احتیاط کریں! کرونا ہوا میں چھ فٹ سے زیادہ فاصلہ بھی طے کر سکتا ہے

کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے جو احتیاطی تدابیر وضع کی گئی ہیں۔ ان میں ایک فرد سے دوسرے کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ رکھنا بھی شامل ہے۔ لیکن کیا چھ فٹ دور رہنے سے لوگ وائرس سے محفوظ ہو جاتے ہیں؟

ماہرین اس سوال کا جواب نفی میں دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فضا میں تیرتے ہوئے ایسے ننھے آبی قطرے، جو وائرس کو ایک فرد سے دوسرے فرد تک پہنچانے کا سبب بنتے ہیں، چھ فٹ سے زیادہ فاصلہ بھی طے کر سکتے ہیں۔

Read more

بریٹن گاٹ ٹیلنٹ: برطانیہ کے ریئلٹی شو میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی پاکستانی نژاد برطانوی گلوگارہ سیرین جہانگیر

چودہ برس کی نابینا پاکستانی نژاد برطانوی گلوگارہ سیرین جہانگیر کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پہلی پاکستانی برطانوی ہیں جنھوں نے بریٹن گاٹ ٹیلنٹ شو کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔

Read more

کھلونا جان کر تم تو۔ ۔ ۔ سطحی ملائیت سے پاک کالم

اب سے چار برس قبل میں سندھ کے ایک پسماندہ شہر میں برسر روزگار تھا۔ ایک دن خبر ملی کے میرے والد صاحب کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ یہ خبر برق بن کر جسم سے گویا روح قبض کر گئی۔ میں جو کے ایک منچلا نوجوان تھا، اب اپنی دنیا کو بدلتا محسوس کر رہا تھا۔ کچھ موڑ زندگی میں قدرت کی طرف سے ایسے آتے ہیں جو انسان کو نا چاہتے ہوئے بھی تبدیل کر دیتے ہیں۔ اس موڑ میں راستہ اچانک ناہموار ہو جاتا ہے، جگہ جگہ ٹائر پنکچر ہوتا ہے، دور دور تک کوئی چارہ گر دکھائی نہیں دیتا، البتہ زمانہ شناسی کے سائن بورڈز اور دانائی کے سپیڈ بریکر ضرور آتے ہیں۔

اب آپ وہ راستہ کیسے طے کرتے ہیں، اس میں اللہ کی مدد کا بہت عمل دخل ہے کیونکہ انسان تو زندگی کے بیشتر لمحات میں خود کو عقل کل ہی سمجھتا ہے۔ خیر اپنی لا اوبالی طبیعت کو خیر باد کہنا پڑا کیونکہ میرے والد نے میری بڑی بہن کی پیدائش پر جہاں بے پناہ خوشی منائی وہاں انہوں نے ہسپتال کی دریدہ کھڑکی سے طلوع صبح کا سورج دیکھتے ہوئے یہ آرزو کی کہ اللہ تو نے مجھے چاند عطا کر دیا ہے، اگر تو بہتر سمجھ تو سورج بھی عطا کر دے۔ اور اس بات میں دو رائے بھی نہیں کے بسا اوقات ہمارے معاشرے میں بیٹوں کا اصل کردار ماں باپ کی ادھیڑ عمری سے ہی شروع ہوتا ہے، اس کے علاوہ عمومی طور پر وہ گھر سے لاتعلق ہوتے ہیں۔

Read more

دیوتا کی آنکھ

میری عمر اس وقت پچاس سال سے اوپر ہے، میں نے یہاں ہر شے بدلتے دیکھی، آئین بدلے، قانون بدلے، حکومتیں بدلیں، پارٹیاں بدلیں، نظریات و خیالات بدلے، روایات بدلیں، رجحانات بدلے، کھانے پینے کے انداز بدلے، پہناوے بدلے، قصبے، گاؤں اور شہر بدلے، گلیاں، محلے اور شاہراہیں بدلیں، موسم کے رنگ ڈھنگ بدلے، ندی نالوں اور دریاؤں نے راستے بدلے، علاقائی نقشے بدلے، دوست دشمن بدلے، پہاڑوں نے رنگت بدل لی اور تو اور مجھے لگتا ہے آسمان میں ستاروں نے جگہیں تک بدل ڈالیں لیکن میں نے ایک چیز کو بدلتے نہیں دیکھا اور وہ ہے اس مملکت پاکستان کا نظام۔

آپ کراچی سے طور خم تک اور کوئٹہ کے باب دوستی سے خنجراب تک کسی بھی شخص سے پوچھ لیں جس نے چار پانچ دہائیاں یہاں بسر کی ہیں وہ میرے ایک ایک لفظ کی تصدیق کرے گا۔ چینیوں کی ترقی کی مثال آپ کو گھسی پٹی لگتی ہے تو چلیں اپنے سابقہ ہم وطن بھائیوں کی بات کر لیتے ہیں۔ صرف پانچ دہائیوں پہلے ہمارے بطن سے الگ ہونے والے کالے کلوٹے، کاہل اور ناٹے بنگلہ دیشی آج ہمارا مذاق اڑا رہے ہیں۔ ہم سے معیشت میں آگے، کرنسی ویلیو میں آگے، برآمدات میں آگے اور جمہوری اقدار میں بھی ہم سے بہت آگے نکل چکے۔

Read more

ڈونلڈ ٹرمپ میں کورونا کی تصدیق: امریکی صدر بیماری کے باعث صدارتی ذمہ داریاں پوری کرنے کے قابل نہ رہیں تو؟

ڈونلڈ ٹرمپ میں کورونا وائرس کی تصدیق ایسے وقت میں ہوئی ہے جب صدارتی انتخاب میں اب کچھ ہی ہفتے باقی ہیں۔ چنانچہ اس حوالے سے کئی سوالات کھڑے ہوگئے ہیں کہ اب آگے کیا ہوگا۔

Read more

انڈیا میں کورونا وائرس سے اموات زیادہ کیوں ہو رہی ہیں؟

انڈیا کے لیے ستمبر کا مہینہ بدترین تھا۔ اوسطً 1100 انڈین شہری یومیہ ہلاک ہوئے۔ علاقائی طور پر حالات بہت مختلف ہیں کیونکہ کچھ ریاستوں میں ہلاکتوں کی شرح بہت زیادہ ہے۔ ماہرین کی نظر میں یہ اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ وائرس ابھی ملک میں پھیل رہا ہے۔

Read more

کورونا وائرس: پاکستان میں دوسری لہر کا خدشہ، کراچی میں مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ

آغا خان یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق کراچی میں 10 میں سے نو متاثرین میں علامات ظاہر نہیں ہو رہیں۔ شہر کی غریب اور امیر آبادیوں سے لیے گئے نمونوں کے مطابق جن 95 فیصد لوگوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ان میں کوویڈ 19 کی علامات ہیں نہیں تھیں۔

Read more

کورونا وائرس: امریکی صدر ٹرمپ کے وبا پر قابو پانے کے دعوے اور حقیقت

امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا کی زد میں آ کر دو لاکھ سے زیادہ امریکی شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس جان لیوا بیماری پر صدر ٹرمپ کا رد عمل آنے والے صدارتی انتخابات میں ایک اہم نکتہ بن گیا ہے۔

Read more

آرمینیا کے ساتھ تنازع میں پاکستان، آذربائیجان کا حمایتی کیوں ہے؟

پاکستان نے ان خبروں کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کی فوج آرمینیا کے خلاف آذربائیجان کی حمایت میں لڑائی میں شامل ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے جمعے کو ایک بیان میں پاکستان کی فوج کی آرمینیا کے خلاف لڑائی میں حصہ لینے سے متعلق رپورٹس کو قیاس آرائی اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ​

Read more

نواز شریف کی تقریر نشر کرنے پر پابندی، پیمرا کے ’دوہرے‘ معیار پر بحث

پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام لائسنس یافتہ ٹی وی چینلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی تقریر کو نشر نہ کریں۔

Read more

بھگت سنگھ کون ہے؟

پاکستانی، ہندوستانی، بنگالی نوجوانوں کے لئے انقلابی سوچ کی وہ کہانی جس کو انہیں ایک بار ضرور پڑھنا چاہیے۔ تاکہ وہ اپنے بچوں کو بتا سکیں کہ بھگت سنگھ کیسے پیدا ہو تا ہے اور وہ کون ہو تا ہے؟

بھگت سنگھ بننے کا پہلا قطرہ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

19 سال کے کرتار سنگھ سرابھا نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان میں کہا اس کی پارٹی انگریز حکومت کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دینا چاہتی ہے کیونکہ یہ سرکار تشدد اور نا انصافی پر قائم ہے۔ اسے عدالت میں بیان بدلنے کا مشورہ دیا گیا اس نہ صرف انکار کیا بلکہ لندن میں پھانسی پانے والے مدن لال دھینگڑا کا بیان دہرایا؛

”جو ملک غیر ملکی سنگنیوں کی نوک سے دبا ہوا ہے، وہ ہمیشہ جنگ کی حالت میں ہو تا ہے“ ۔ اسے 16 نومبر 1915 کو پھانسی دے دی گئی۔

Read more

بیوقوف کتے، ہنستے گھوڑے اور مزاحیہ بلّیاں، یہ ہیں 2020 کی پالتو جانوروں کی مزاحیہ تصاویر

بیوقوف کتوں، ہنستے گھوڑوں اور مزاحیہ بلّیوں کی یہ تصاویر اس سال کے ’کامیڈی پیٹ فوٹوگرافی ایوارڈز‘ کے کچھ فائنلسٹ کی ہیں۔ مقابلہ جیتنے والی تصویر کا اعلان 19 نومبر کر کیا جائے گا۔

Read more

سلطان صلاح الدین ایوبی: شیعہ فاطمی خلیفہ کے وزیر سے صلیبی جنگوں کے ہیرو بننے تک

جانتھن فلپس لکھتے ہیں کہ تاریخ میں کوئی اور ایسی مثال تلاش کرنا ناممکن ہے جس میں ایک شخص نے کسی قوم اور مذہب کے ماننے والوں کو اتنی چوٹ پہنچائی ہو اور پھر بھی وہ ان میں مقبول ہو گیا ہو۔

Read more

بورات 2: 2020 میں ساشا بیرن کوہن کے مزاحیہ کردار کی واپسی اور مائیک پینس کی ریلی میں فلمائے گئے سین کے سوشل میڈیا پر چرچے

اس فلم کے بارے میں چہ میگوئیاں ایک عرصے سے جاری تھیں اور اس بارے میں امریکی صدارتی انتخاب سے قبل گذشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان ہونے والی پہلے مباحثے کے بعد جب ایک پراسرار ویڈیو جاری ہوئی تو کئی افراد پہچان گئے تھے کہ یہ دراصل بورات 2 کا غیر رسمی ٹریلر ہے۔

Read more

صدر ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا کا کرونا ٹیسٹ مثبت، دونوں قرنطینہ میں چلے گئے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد دونوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ 

Read more

بیس ہزار کے قریب ملازمین کو کرونا ہو چکا ہے : ایمیزون

دنیا میں آن لائن خرید و فروخت کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سر فہرست ایمیزون نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اب تک اس کے 19 ہزار 800 ​سے زائد ملازمین کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے۔

Read more

پاکستان کی نئی افغان ویزا پالیسی میں تاجروں اور طلبہ کے لیے متعدد سہولتیں

پشاور۔ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات مستحکم کرنے کے لیے نئی ویزا پالیسی کی منظوری دے دی، جس میں پاکستان آنے والے شہریوں کے لیے کئی نئی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

Read more

نظریہ ارتقا، ڈارون اور مسلمان مفکرین

حقیقت یہ ہے کہ چارلس ڈارون سے صدیوں پہلے جاحظ، ابوالعلاء المعری، زکریا القزوینی، ابن خلدون، ابن مسکویہ اور اخوان الصفاسمیت متعدد مسلمان مفکرین نے نظریہ ارتقا پیش کر دیا تھا۔ ڈارون کے نظریے کے دو بنیادی جزو ہیں ؛ ایک نیچرل سلیکشن یا قدرتی انتخاب جبکہ دوسرے جزو کا نام ڈیسنٹ ود موڈیفکیشن یا سلسلہ نسب کا ترمیم کے ساتھ چلنا۔ پہلے جزو کو جاحظ نے چارلس ڈارون سے تقریباً ایک ہزار سال پیش کیا تھا جو ڈارون کے

Read more

ڈرے سہمے بچے اور غافل سماج

26 ستمبر کی ڈوبتی سہ پہر، نور محمد کی حویلی میں مٹی کے اونچے ڈھیر پر آلتی پالتی مارے بیٹھا 10 سالہ بچہ ساحل آس پاس سے بے نیا ز مٹی کے گھروندے بنا تا، گراتا اور قہقہے بکھیرتا۔ بے شک بچپن اتنا ہی معصو م اور لاپروا ہو تا ہے۔ قریب ہی دو نوجوان ساول علی اور محمد امین گلی سے ہاتھ کی ریڑھی پر مٹی بھر بھر کر حویلی میں لا رہے تھے اور حویلی کی گہرائی بتدریج

Read more

پاکستانی سیاست کی سات دہائیاں

پاکستان کی سیاست بھی عجیب چوں چوں کا مربہ ہے۔ بلکہ پاکستان کی سیاست اس مکس اچار کی مانند ہے جس کو ہربار استعمال کرنے سے نیا ذائقہ ملتا ہے۔ سیاست کے نام پر عجیب وغریب ہتھکنڈے اور پست ترین درجے کے رویوں کو سیاست کا نام دیا گیا۔ پاکستان کی 72 سالہ سیاسی تاریخ کا اگر بغور جائزہ لیا جائے تو ابتدا ہی میں سیاست اور سیاست دانوں سے متعلق قائد کا یہ کہنا کہ میری جیب میں کھوٹے

Read more

شعر و ادب کے سرخیل: ڈاکٹر مختار شمیم

چمنستان سرونج کے جن پھولوں کی مہک سے جہان اردو مہک رہا ہے ان میں ایک معتبر نام ڈاکٹر مختا ر شمیم کا بھی ہے۔ ڈاکٹر مختار شمیم در س و تدریس کے پیشے سے ہمیشہ وابستہ رہے اور ہر چند کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے پرنسپل کے عہدے سے سبکدوش ہوچکے ہیں لیکن آج بھی میدان عمل میں نہ صرف یہ کہ سرگرم ہیں بلکہ نو واردان ادب کی رہنمائی بھی کر رہے ہیں۔ انھوں نے حمیدیہ کالج

Read more

امن کی تلاش میں

حال ہی میں کینیڈا کے ایک ٹی وی چینل اور یو ٹیوب پر آغاز کیا جانے والا، ڈاکٹر خالد سہیل اور ڈاکٹر کامران احمد کا پرو گرام ”In Search of Peace“ دیکھا، بہت اچھا لگا۔ ۔ ۔ دل چاہا کہ چند سطور دل چسپی کے لئے اپنے قارئین کی نذر کروں۔ اس پرو گرام کا بنیادی خیال ڈاکٹر خالد سہیل کا ہے۔ اس قبل وہ اور ڈاکٹر بلند اقبال اسی ٹی وی چینل پر: In Search of Wisdom : کے نام سے

Read more

مکافات عمل

صدیقی صاحب آپ ہمیں خوش کرتے رہے ہم آپ کو خوش کرتے رہیں گے۔ عاصم صاحب نے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ عاصم صاحب کا شمار شہر کے معزز لوگوں میں ہوتا تھا اللہ نے انھیں دولت، اولاد دونوں کی نعمت سے نوازا تھا۔ دو جوان بیٹے ان کے مضبوط بازو تھے۔ ․ یہ حسن اور فریحہ کہاں ہیں؟ عاصم صاحب نے بیگم رونق سے کھانے کی میز پر بیٹھتے ہوئے پوچھا۔ میاں صاحب دونوں کی نئی نئی شادی

Read more

الجھے ہیں سکولوں میں ایس او پیز کے دھاگے

وطن عزیزمیں ہر کام کی انجام دہی کچھ اس قرینے سے کی جاتی ہے کہ ہونق نتائج کے سوا کچھ ہاتھ نہیں رہتا۔ تعلیم کے شعبے کو ہی دیکھئیے، لگتا ہے پورے ملک کا کرونا سکولوں میں گھس بیٹھا ہے جو نکلنے کا نام نہیں لے رہا۔ غور کریں تو اندھا دھند آبادی کے سبب ہر طرف انسانوں کا سیلاب ہے۔ بازاروں، منڈیوں، گھروں، گلیوں، سڑکوں، کھیل کے میدانوں میں تل دھرنے کی جگہ نہیں۔ شادی بیاہ، جنازے اور ٹورنا

Read more

روشنی کا وزن (Lightweight) اور نیویارک کی ہلکی پھلکی باتیں

ایک مہمان کو نیویارک میں شکایت ہوئی کہ شاور سے نکلتے پانی میں وہ بہائو اور فراوانی نہیں جس کثرت کا جنت میں مسلمانوں سے وعدہ ہے۔ لیزلی ہیزلٹن جن کی کتابAfter the Prophet ہمیں بھی ناپسند ہے وہ اپنی ٹیڈ ٹاک میں قرآن الکریم سے وابستہ چار پانچ بڑی غلط فہمیوں کو دلیل سے رد کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ جنت اصل میں سلامتی کا نام ہے۔ خوف اور فنا سے پرے ایک عالم بہتات۔ لیزلی کا اصل جملہ

Read more

ہوپ ہکس: وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ’سب سے قریبی‘ تصور کی جانے والی مشیر میں کورونا وائرس کی تصدیق

ہوپ ہکس میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد اپنی تازہ ٹویٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ بھی اپنے کورونا ٹیسٹ کے نتائج کے منتظر ہیں اور انھوں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

Read more

امریکی صدارتی انتخاب: طریقہ کار، تنازعات اور روایات

دنیا کی سب بڑی فوجی اور معاشی طاقت ہونے کی وجہ سے امریکہ کے صدر نہ صرف امریکہ میں بسنے والوں بلکہ دنیا بھر میں بسنے والوں کے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے اکتوبر کی تین تاریخ کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اثر دنیا بھر پر پڑے گا۔

Read more

بیجنگ میں نامور سائنسدان ڈاکٹر عبدا لسلام سے ملاقات

سترہ ستمبر 1987 ء کا دن ہمارے لئے ایک یادگار دن تھا کیونکہ اس دن ہماری پاکستان کے نامور فرزند اور بین الاقوامی شہرت یافتہ سائنسدان جناب عبدالسلام سے ملاقات ہوئی۔ وہ بیجنگ میں تھرڈ ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز کی دوسری جنرل کانفرنس کے موقع پر تشریف لائے تھے۔ کانفرنس کا آغاز چودہ ستمبر کو ہوا تھا اور اس وقت کے چینی وزیر اعظم چاؤزے یانگ سمیت دنیا بھر کے ممتاز سائنسدانوں نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔ سترہ ستمبر کو جناب عبدالسلام کی جانب سے کانفرنس کے شرکا کے اعزاز میں ایک دعوت منعقد کی گئی جس میں انہوں نے پاکستانی برادری کو بھی مدعو کیا تھا، اسی دعوت میں ہمیں اس مشہور عالم ہستی سے گفتگو کا موقع ملا۔

Read more

تنظیم سازی سے توبہ

وقت نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا ہے، ماضی میں تنظیم سازی کا عمل بہت ہی عمدہ اور صف بندی سمجھا جاتا تھا لیکن طلال چوہدری نے اس کے معنی بدل کر رکھ دیے ہیں اور یقینی طور پر جماعت اسلامی، جمعیت علماء اسلام سمیت دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتیں اس کا متبادل تلاش کرنے میں جت گئی ہوں گی کیونکہ اب اگر کسی بھی پارٹی یا سیاسی رہنما کی طرف سے تنظیم سازی کا عمل شروع کرنے کا دعوی کیا گیا تو لوگ اس پر تھو تھو کریں گے اور وہ جماعت اور جماعت کا سربراہ پاکستانی معاشرے میں اپنا مقام اور مرتبہ کھو بیٹھے گا۔

Read more

تبدیلی حکومت کے دو سال

پچھلے چند سالوں سے ایک جماعت جس کو پاکستانی نوجوان نسل کی آواز، یوتھ کی جماعت اور ایک امید سمجھا جاتا رہا تھا۔ اس میں 2017 اور 2018 میں بہت سے ایسے لوگو ں کی شمولیت ہوئی جو دوسری پارٹیوں کے وہ کارندے تھے جن کی مقبولیت تھالی کے بینگن کی سی تھی۔ جس کی وجہ سے پارٹی کا وہ ویژن جسے دیکھتے ہوئے لوگ جوک در جوک اس کا حصہ بنتے رہے یکسر تبدیل ہو کر رہ گیا اور ایک نئے پارٹی ویژن۔ ”نیا پاکستان“ کی بنیاد پڑی جس کے چیرمین عمران خان ہیں۔

Read more

دو سانحات اور برڈباکس

فلم ’برڈ باکس‘ دیکھ کر میں ششدر ہوں کہ کیسے کوئی شاہکار بیک وقت بہت سی صورت احوال پہ منطبق ہوتا چلا جاتا ہے یا شاید میرے لاشعور پہ فلم نے گہرا اثر چھوڑا ہے کہ میں دو مختلف سانحات یا دو مختلف صورت احوال پہ ایک سے سوال کھڑے کر رہی ہوں۔ یہ ایک ناول بیسڈ فلم ہے جسے دنیا بھر میں سراہا گیا۔

آئیے ان دو سانحات پہ بات کرتے ہیں۔ پہلا سانحہ تو موٹر وے پہ ہونے والی معزز خاتون کے ساتھ جنسی تشدد کا ہے جی ہاں ہم اسے جنسی تشدد اور بدفعلی ہی کہیں گے۔ کسی کے گندے مذموم فعل کی سزا آپ ایک معزز عورت کو کیسے دے سکتے ہیں کہ وہ بے آبرو ہو گئی؟ کسی کا بد فعل اس کو مجرم ٹھہراتا ہے اور ٹھرانا چاہیے اور اپ مجھے اپنا ’برڈ باکس‘ تھامے رکھنے دیجیے۔ سانحہ در سانحہ یہ ہے کہ ملزم تو ہماری لائق فائق پولیس سے پکڑے نہ گئے۔

Read more

ہماراتعلیمی نظام ناکارہ ہے

سیرت انسانی کو جانچنے کا کوئی معتبر پیمانہ اگر ہو سکتا ہے تو وہ علم کے سوا کچھ اور نہیں، علم ہی وہ ابدی روشنی ہے جو انسانی فکر و شعور کو نئے آفاق سے روشناس کروانے کا فریضہ سر انجام دیتی ہے۔ کسی معاشرے کو ہر گزرتے لمحے کے ساتھ رواں دواں رکھنے کا فریضہ انجام دینا مقصود ہو تو وہ حد درجہ ترتیب شدہ نظام تعلیم ہی ہو سکتا ہے۔ کسی بھی معاشرے یا تہذیب کی زندگی یا موت کا اگر کوئی فیصلہ کر سکتا ہے تو وہ تعلیمی نظام ہے۔

Read more

وبا کے دنوں کے بعد

وبا کے دنوں میں ملی فرصت میں کتابیں پڑھیے، پودے لگایے، فلمیں اور ڈرامے دیکھیے، فطرت کو محسوس کیجیے وغیرہ وغیرہ۔ یہ وہ مشورے ہیں جو لاک ڈاؤن کے دوران وقت گزاری کے حوالے سے پڑھنے کو ملے۔ یعنی جس فرصت کو ترستے تھے وہ ملی تو اس سے لطف اندوز ہونا بھول گئے۔ ایک اور دلچسپ پہلو کے حوالے سے خبریں پڑھنے کو ملیں کہ مردوں کی اکثریت کی فراغت کی وجہ سے کنڈوم کی ڈیمانڈ بڑھ گئی۔ دنیا کی آبادی میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔ دوسری طرف میاں بیوی کے زیادہ وقت گھر میں گزارنے سے گھریلو تشدد اور طلاق کی شرح بڑھنے کی رپورٹس بھی سامنے آئیں۔

Read more

کیا یمن میں جنگ تیل کے آخری قطرے تک جاری رہے گی؟

جنگ سے تباہ حال ملک یمن کا وہ آخری نسبتاً مستحکم علاقہ جو تیل اور گیس کے ذخائر سے مالا مال، اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل اورعلاقائی طاقت سعودی عرب کی سرحد کے قریب واقع ہے، اب حوثی باغیوں اور سعودی عسکری اتحاد دونوں کا ہدف ہے۔

Read more

انڈیا میں ہاتھرس کے بعد بلرام میں دلت لڑکی کا گینگ ریپ، سوشل میڈیا صارفین کی حکومت پر تنقید

انڈیا کی ریاست اتر پردیش کے ضلع ہاتھرس میں گینگ ریپ کے بعد 20 سالہ دلت لڑکی کی ہلاکت اور پھر خاندان کی غیر موجودگی میں آخری رسومات ادا کرنے کے واقعے پر ابھی غم و غصے کا اظہار جاری ہی تھا کہ اسی ریاست کے علاقے بلرام پور سے ایسا ہی ایک اور مبینہ واقعہ سامنے آ گیا۔

Read more

امریکی صدارتی انتخاب 2020: وہ رات جب امریکی جمہوریت بدترین تنزلی کا شکار ہوئی

گذشتہ رات ہونے والا شرمناک مباحثہ کسی رکھ رکھاؤ والی بحث سے زیادہ ’پنجروں میں ہونی والی لڑائی‘ کی طرح تھا اور اس نے ایک بالکل مختلف دور اور ملک کی عکاسی کی۔ نہ پاٹی جا سکنے والی خلیج کا حامل امریکہ، ایک ایسا ملک جس میں جمہوریت زوال کی شکار ہے۔

Read more

ٹوماہاک میزائل کی ریورس انجینئرنگ سے بابر میزائل کی تیاری کا نواز شریف کا دعویٰ کتنا درست ہے؟

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے بدھ کو لندن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے کروز میزائل کی ٹیکنالوجی بلوچستان سے ملنے والے امریکی ٹوماہاک میزائل کی ریورس انجینئرنگ کر کے حاصل کی جبکہ پاکستان سرکاری سطح پر اسے سائنسدانوں کی محنت قرار دیتا ہے۔

Read more

کیا آپ فرانسیسی فلسفی لوئی ایلتھوزر کی دانائی اور دیوانگی سے واقف ہیں؟

فرانسیسی فلسفی لوئی ایلتھوزر  نے اپنی سوانح عمری کے دیباچے میں ایک اعتراف کیا ہے، جس کی تلخیص اور ترجمہ حاضر ہے۔

دو تاریکیوں کے درمیان
میں ایک تاریکی سے ابھرا اور دوسری تاریکی میں ڈوب گیا۔ ان دو تاریکیوں کے درمیان جو چند لمحے تھے ان کی یادیں میرے دل کی دیواروں پر کندہ ہیں۔ میں وہ یادیں آج قلم بند کرنا چاہتا ہوں۔

وہ اتوار کا دن تھا اور نومبر کی سولہ تاریخ تھی۔ صبح کے نو بجے تھے۔ خواب گاہ کی کھڑکی سے دودھیا روشنی کمرے میں داخل ہو رہی تھی۔ کھڑکی پر جو پردے پڑے تھے، وہ وقت اور حالات کی زد پر آ کر بوسیدہ ہو گئے تھے۔

Read more

رنگ برنگی ڈوریں – دو باجوہ پریواروں کی کہانی

کہانی کب اور کہاں سے شروع ہوتی ہے؟ یہ لکھنے والا بھی نہیں جانتا، ہاں اتنا طے ہے کہ بیتنے والی بہت سی باتیں، کہنے اور سننے والوں کی محتاج رہتی ہیں۔ منظر بدل جاتے ہیں، پس منظر بدل جاتے ہیں، نہیں بدلتے تو کہنے اور سننے والوں کے درمیان کہانی کے بندھن نہیں بدلتے۔

سو دو دیسوں اور کئی پردیسوں سے جڑی، اس ڈور کی کہانی، شاید 1885 میں شروع ہوتی ہے جب مغربی پنجاب میں دریائے بیاس، ستلج اور جہلم سے نکالی نو نہروں پر برطانوی راج نے کنال کالونیوں کے نام پر رہائش اور زراعت کے فروغ کے لئے آباد کاری کا منصوبہ بنایا۔ 1902 میں اس وقت کے ضلع شاہ پور میں دریائے جہلم کے پاس، جہلم کالونی کے نام سے الاٹمنٹ کی گئی۔

Read more

ماں اور بچے کی صحت: نومولود بچوں کے پانچ بڑے مسائل جن کا سامنا تقریباً ہر ماں کو ہوتا ہے

ماں بننے کے لیے کتنی ہی تیاری کر لی جائے، نانی دادای کے مشورے لیے جائیں، کتابیں پڑھ لی جائیں اور آج کل انٹرنیٹ پر رنگ رنگ کی معلومات جمع کر لی جائے یا ایپس ڈاؤن لوڈ کر لی جائیں، نومولود بچوں کے کچھ عمومی مسائل پھر بھی ماؤں کو بوکھلا دیتے ہیں۔

Read more

اپنی بیٹیوں سے خوف زدہ مرد

آپ کیمرے کے سامنے ایک خاتون کے ساتھ ہاتھ ملا رہے ہیں تو آپ کی بیٹی یہ پیغام لے سکتی ہے کہ مرد اور خاتون کا ہاتھ ملانا جائز ہے۔ وہ بھی کسی مرد سے ہاتھ ملا سکتی ہے یا ایسا سوچ سکتی ہے۔ آپ یہ پیغام اپنی بیٹی کو دینا ہی نہیں چاہتے۔ کیونکہ آپ کی اور آپ کے خاندان کی غیرت گھر کی عورتوں کے بدن سے جڑی ہوئی ہے۔ اور آپ ہر وقت اپنی بیٹی کو یہ

Read more

کورونا وائرس: ایئر لائنز کی صنعت میں لاکھوں ملازمین کی نوکریاں خطرے میں

290 ایئر لائنز پر مشتمل ایک ادارے نے خبردار کیا ہے کہ ریاستی مدد کے بغیراس شعبے میں لاکھوں ملازمتیں خطرے میں پڑ سکتی اور 2024 تک ہی فضائی ٹریفک بحال ہو سکے گی۔

Read more

برا تو نہیں مانا آپ نے؟

آپ کی لڑکی گوری ہے، لمبی ہے، مگر ہمارے لڑکے سے تھوڑی زیادہ لمبی ہے۔ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں لوگ باتیں کرتے ہیں۔ سمجھ گئے نا برا تو نہیں مانا آپ نے؟ ماشا اللہ بہت پڑھی لکھی ہے۔ مگر ہمارا بیٹا کہتا ہے زیادہ زیادہ پڑھی لکھی لڑکیوں کا دماغ خراب ہو جاتا ہے۔ سمجھ گئے نا برا تو نہیں مانا آپ نے؟ ماشا اللہ بہت اچھا کماتی ہے آپ کی بیٹی۔ مگر ہمارا تجربہ ہے جو لڑکیاں لڑکے سے

Read more

کوئلے کی کان کے کارکن کے گھر سے نکلنے والا ’ہیرا‘

کوئلے کی کان میں کام کرنے والے ایک افغان کارکن کی بیٹی شمسیہ علی زادہ نے یونیورسٹی میں داخلے کے امتحان میں ٹاپ کر کے قدامت پسند افغان معاشرے میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ شمسیہ اب ڈاکٹر بننے کے خواب دیکھ رہی ہے۔

افغانستان کی وزارت تعلیم کے مطابق 18 سالہ شمسیہ علی زادہ نے کابل یونیورسٹی میں داخلے کے امتحان میں نہ صرف حصہ لیا بلکہ اس امتحان میں حصہ لینے والے ایک لاکھ ستر ہزار طلبا و طالبات میں وہ اول نمبر پر رہی۔ شمسیہ کے والد شمالی افغانستان میں کوئلے کی ایک کان میں مزدوری کرتے ہیں۔ تاہم انہیں شوق تھا کہ وہ شمسیہ کو اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔ اس کے لیے انہوں نے اپنے خاندان کو کابل منتقل کر دیا۔ شمسیہ نے امتحان میں ٹاپ کرنے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے خبر رساں ادارے روئٹرز کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا، ”یہ میرا میری فیملی کی طرف احساس ذمہ داری ہے، جس نے مجھے اس مقام پر پہنچایا ہے۔ اب یہ میرا خواب ہے کہ میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کروں اور اپنے ہم وطنوں کی خدمت کروں۔“

Read more

کورونا: کیا آپ کے ملک میں کووڈ کی دوسری لہر آ رہی ہے؟

یورپ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں گذشتہ چند مہینوں میں کورونا وائرس کے نئے متاثرین تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ کئی یورپی ممالک نے متاثرہ علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

Read more

موسیؑ کے زمانے میں ایک فرعون تھا

کراچی ہی کا کیا، پورے پاکستان کا عالم یہ ہے کہ کوئی گلی، محلہ یا بازار ایسا نہیں رہ گیا جہاں آپ، آپ کی جان و مال، عزت، آبرو، خواتین، بچے اور بچیاں محفوظ تصور کی جا سکتی ہوں۔ گھر سے باہر تو خطرہ ہے ہی لیکن اگر کسی کے ذہن میں یہ بات ہو کہ گھر کی چار دیواری اس کی پناہ گاہ ہے تو یہ بھی سراسر غلط اور لغو ہے۔ ایسے عالم میں ہر فرد اپنی بہت ساری چیزیں یا تو گھر ہی چھوڑ آنا زیادہ مناسب سمجھتا ہے تا کہ گھر سے باہر نقصان اٹھانا بھی پڑ جائے تو دیگر بہت ساری پریشانیوں سے محفوظ رہ سکے۔

Read more

نواز شریف: العزیزیہ سٹیل ملز مقدمے میں سابق وزیر اعظم کو اشتہاری قرار دینے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں ان کی ضمانت کی منسوخی سے متعلق دائر کی گئی درخواست کو سماعت کے لیے منظور کر لیا ہے۔

Read more

امریکی صدارتی انتخاب 2020: صدر ٹرمپ بمقابلہ جو بائیڈن، تو پہلا صدارتی مباحثہ کس نے جیتا؟

کھانے پر ہونے والی چھینا جھپٹی جیسے اس سیاسی مباحثے میں جیت اسی شخص کی ہوئی جس کے کپڑے اختتام پر نسبتاً کم گندے ہوئے، اور منگل کی رات وہ شخص جو بائیڈن تھے۔

Read more

ٹوپی سے خرگوش نکالنے والے – مکمل کالم

میرے گھر کے باہر جو سٹریٹ لائٹ ہے وہ سال کے تین سو چونسٹھ دن خراب رہتی ہے، آج پچھترواں دن ہے۔ سڑک سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کا بھی کوئی تسلی بخش انتظام نہیں، اکثر کوئی نہ کوئی شریف آدمی وہاں کوڑے کا ڈھیر لگا کر چلا جاتا ہے۔ اور اسی سڑک پر چند قدم آگے کچھ دکانیں، ایک دو ریستوران اور اکا دکا کھوکھے بھی ہیں جن کی تجاوزات کی وجہ سے اچھی خاصی چوڑی سڑک تنگ معلوم ہوتی ہے۔ میں خود کو ایک ذمہ دار، چوکس اور سیانا شہری سمجھتا ہوں جو کہ ظاہر کہ میری خوش فہمی ہے، میں ذمہ دار ہوں نہ چوکس اور سیانا تو بالکل بھی نہیں۔

دنیا جہان کو مشورے دیتا پھرتا ہوں مگر اپنا یہ حال ہے کہ آج تک یہ معلوم نہیں کر سکا کہ سٹریٹ لائٹ ٹھیک کرنے کی ذمہ داری کس کی ہے۔ پہلے میں سمجھتا تھا کہ شاید یہ کام بجلی کے محکمے کا ہے مگر پھر مجھ سے بھی زیادہ کسی سیانے نے بتایا کہ مقامی حکومت نام کی کوئی شے ہوتی ہے جو اگر مادی وجود رکھتی ہو تو اس کا منتخب نمائندہ اہل علاقہ میں سے ہی کسی کو یہ کام تفویض کر دیتا ہے، واللہ اعلم بالصواب، خدا کو جان دینی ہے میں آج تک ایسے کسی مرد حر کو تلاش نہیں کر سکا جس کے ذمے یہ کام ہو۔

Read more

آذربائیجان، آرمینیا کشیدگی: کیا تیل کے ذخائر پر کنٹرول دونوں ممالک کے مابین تنازع کی اصل وجہ ہے؟

آذربائیجان کے دارالخلافہ باکو شہر کے وسط میں کھڑی شعلے کی شکل سے مشابہت رکھتی تین عمارتیں فلیم ٹاورز کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ یہ اس قدیم شہر کی تاریخ اور اس کی شخصیت کی عکاس ہیں جسے شعلوں کی سرزمین بھی کہتے ہیں۔

Read more

نوشابہ کی ڈائری: ”نو گو ایریا“ ختم․․․ مہاجر ”اردو بولنے والے سندھی“ ہو گئے

16 جولائی 2003 سال اور قد بچے کی عمر بتاتے ہیں لیکن بچوں کے شعور کی اٹھان کا پتا ان کے سوال دیتے ہیں۔ وہ سوال جو ہمیں پریشان یا سوچنے پر مجبور کردیں۔ کچھ دنوں پہلے سارنگ نے جب پوچھا، ”ماما! آپ ڈائری کیوں لکھتی ہیں، کوئی پڑھتا نہیں تو فائدہ؟“ تو مجھے خبر ہوئی کہ میرا بیٹا تیزی سے بڑا ہو رہا ہے۔ اس کا پہلا سوال میرے ہاتھ میں پکڑی ڈائری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تھا،

Read more

امریکہ: پہلے صدارتی مباحثے میں ٹرمپ اور بائیڈن کی ایک دوسرے پر کڑی تنقید

امریکہ کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے صدارتی امیدواروں کے درمیان پہلے صدارتی مباحثے میں تلخی دیکھی گئی۔ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن نے ایک دوسرے پر سخت تنقیدی جملوں کا تبادلہ کیا۔

Read more

سائنس کی دنیا سے ۔ 14 سے 20 ستمبر

1۔ یونیورسٹی آف پٹسبرگ کے سائنس دانوں نے اب تک کا سب سے چھوٹا حیاتیاتی سالمہ دریافت کیا ہے جو کرونا وائرس کو مکمل طور پر نیوٹرلائز کر سکتا ہے۔ مکمل اینٹی باڈی سے سائز میں دس گنا کم اینٹی باڈی کا یہ حصہ کرونا وائرس کے علاج اور بچاؤ کے لیے Ab 8 نامی تجرباتی دوا کی تیاری میں استعمال کیا گیا۔ جریدہ سیل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ نئی دوا چوہوں میں کرونا وائرس سے

Read more

عالمی امن کے لئے اسلاموفوبیا کا خاتمہ

کورونا وائرس کی وبا کے باعث اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس اس سال ورچوئل ہوا، اجلاس میں رہنماؤں کا ریکارڈ شدہ خطاب نشر کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے 75 ویں جنرل اسمبلی کے ورچوئل اجلاس میں اپنے ریکارڈ شدہ خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے اپنی تقریر کا آغاز وہیں سے شروع کیا جہاں سے انھوں نے پچھلی مرتبہ چھوڑا تھا۔ 27 منٹ کی تقریر میں عمران خان نے اقوام متحدہ اور دنیا کوجھنجھوڑ کر رکھ

Read more

جشن احفاظ الرحمن

انتیس ستمبر کو کراچی کی سول سوسائٹی احفاظ الرحمن کی زندگی اور کارناموں کا جشن منا رہی ہے۔ بارہ اپریل 2020 ء کو پانچ سال تک کینسر سے لڑنے کے بعد جب اس نے آنکھیں موند لیں تو کرونا کی وبا کووڈ 19 کی وجہ سے کراچی میں سخت قسم کا لاک ڈاؤن چل رہا تھا۔ ایک طرف وائرس کا خوف، دوسری طرف پولیس کی سختی اس لئے صرف چند قریبی رشتہ دار اور دوست ہی جنازے میں شرکت کر

Read more

50 برس بعد دنیا کیسی ہو گی: ’دنیا میں اب جھگڑے نہیں ہوتے کیونکہ اقوامِ متحدہ اب بالکل ختم ہو چکا ہے‘

بی بی سی اردو نے پچاس سال پہلے ایک مضمون نویسی کا ایک مقابلہ کروایا تھا جس میں پوچھا گیا تھا کہ ان کے خیال میں پچاس سال بعد دنیا کیسی ہو گی۔ ذار دیکھیئے ہمارے سامعین نے کیا جواب دیے۔

Read more

خود ساختہ ترجمانوں کے نام

ریاست کے چار ستونوں میں سے ایک میں بھی دارڑ پڑ جائے تو پوری عمارت خطرے میں آجاتی ہے۔ بنیادی طور پر چار ستونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ چلنے، اعتماد سازی اور مملکت کی بہتری کے لئے ایک صفحے پر اکٹھا ہونے کی ضرورت پر زور دیا جاتا ہے۔ تاہم گزشتہ کئی دنوں سے غیر تعمیری بحث مباحثوں اور ’انکشافات‘ کی نئی روش کا آغاز ہوا۔ باہمی اختلافات سے نقصان وطن عزیز اورپچانویں فیصد کمزور طبقے کو ہی ہوتاہے۔

Read more

گلگت بلتستان سے جڑی حساسیت

حساس نوعیت کے معاملات کی حساسیت کو بالاۓ طاق رکھتے ہوئے صرف اپنے وقتی سیاسی مفادات کی غرض سے ان کا استعمال کر ڈالنا حدر جے نامناسب اور غیر ذمہ دارانہ فعل ہوتا ہے ۔ بدقسمتی سے گلگت بلتستان سے جڑے حالیہ واقعات اور بحث میں اسی قسم کا رویہ اپنایا گیا ہے بریفنگ لینا یا بريفنگ  دینا اور اس کو صیغہ راز میں رکھنا اہم نوعیت کے قومی مفادات کے معاملات  میں ایک عمومی رویہ ہوتا ہے مگر اس

Read more

اکتوبر ہلچل کا مہینہ!

بلھے شاہ کی ’’بہنوں اور بھرجائیوں‘‘ کی طرح راولپنڈی کی لال حویلی سے اُٹھے بقراطِ عصر کئی ہفتوں سے شہباز شریف کو سمجھاتے چلے آرہے تھے کہ سرجھکاتے ہوئے ’’میری پارٹی‘‘ بن جائو۔ حالانکہ بہت عرصے سے وہ ’’حاضر جناب‘‘ ہوئے نظر آرہے تھے۔ وہ یہ رویہ اختیار نہ کرتے تو عمران حکومت کسی صورت پارلیمان سے ’’وہ‘‘ قانون منظور نہیں کرواسکتی تھی جسے ایک دستی بم کی مانند ’’سسیلین مافیا‘‘ کے خلاف برسرپیکار رہے کھوسہ صاحب نے اپنی ریٹائرمنٹ

Read more

بابری مسجد: 28 برس بعد لکھنؤ کی عدالت مسجد انہدام کیس کا فیصلہ آج سنائے گی

لکھنؤ کی ایک خصوصی عدالت کے جج ایس کے یادو بابری مسجد کے انہدام کے 28 برس بعد آج اپنا فیصلہ سنائیں گے۔ کورونا کی وبا کے سبب 32 میں سے بیشتر بزرگ ملزمان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت کا فیصلہ سُن سکیں گے۔

Read more

ہمارے محمد علی جناح: لنکنز ان سے ماڑی پور تک

سولہ سال کا لڑکا تھا، جو اپنی ماں کی آرزو مکمل کرنے کی خاطر پنیلی گاؤں کی ایک چودہ سالہ لڑکی سے بیاہ کر رہا تھا۔ اس کو تو والد کے دوست فریڈرک لی کرافٹ کی منشاء کے مطابق اب انگلستان جا کر پڑھنا لکھنا تھا۔ گاؤں بھر میں جشن ہوا کہ پونجا صاحب گھر کی پہلی شادی ہے وہ بھی ان کے سب سے بڑے بیٹے محمد علی کی۔ محمد علی نے سنہ اٹھارہ سو پچانوے میں لنکنز ان

Read more

داستان علم فروشوں کی

آپ حیران ہو رہے ہوں گے کہ یہ کیا ٹائٹل دیا کیوں کہ ہم نے ”داستان ایمان فروشوں کی“ تو سنا ہے جو کہ نسیم حجازی صاحب کا ایک لازوال علمی سرمایہ ہے مگر آج کل ایمان تو برائے نام رہ گیا ہے اس لیے اس کاروبار میں گھاٹا بہت ہے اور ہم نے سنا تھا کہ علم ایک لازوال دولت ہے اور اس دولت کو لوٹنا ہمارا حق، یہ بانٹنے سے بڑھتا ہے، ہم بھی بانٹ تو رہے ہیں

Read more

گلگت بلتستان: پاکستان کی جانب سے خطے کو صوبے کی حیثیت دینے کی تجویز اور انتخابات پر انڈیا کا احتجاج

انڈیا کی حکومت نے پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان میں انتخابات کرانے اور اسے صوبے کی حیثیت دینے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس علاقے پر غیر قانونی قبضہ کر رہا ہے۔

Read more

امریکہ میں صدارتی مباحثوں کی تاریخ اور طریقۂ کار

واشنگٹن ڈی سی۔ امریکہ کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں ری پبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدواروں کے درمیان صدارتی مباحثوں کا آغاز منگل سے ہو رہا ہے۔ تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان تین مباحثے ہوں گے جس کا پہلا اسٹیج ریاست اوہائیو کے شہر کلیو لینڈ میں منگل کو سجے گا۔

دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان 90 منٹ پر مشتمل اس مباحثے کو ٹیلی ویژن اور آن لائن پلیٹ فارمز پر براہ راست نشر کیا جائے گا جس کی میزبانی فاکس نیوز سے وابستہ صحافی کرس والس کریں گے۔
ایک اندازے کے مطابق صدر ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان مباحثے کو 10 کروڑ سے زائد افراد دیکھیں گے۔

Read more

عبداللہ عبداللہ اور شاہ محمود قریشی کی ملاقات: ’افغانستان میں امن پاکستان میں موجود استحکام کو مزید تقویت فراہم کرے گا‘

افغانستان کی اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے افغانستان میں امن پاکستان میں موجود استحکام کو مزید تقویت فراہم کرے گا لیکن اگر افغانستان میں تشدد کم نہ ہوا تو افغان امن عمل میں پیشرفت کو یقینی بنانا مشکل ہو گا۔

Read more

وارث میر اور روشن خیالی

مضامین کے اس سلسلے کے پہلے حصوں میں ہم نے عبدالسلام خورشید اور مسکین حجازی کے سرکاری صحافت کے مطالعہ پاکستانی مکتب فکر سے لے کر سرکاری بیانیوں کو للکارنے والے ضمیر نیازی اور ڈاکٹر مہدی حسن کی کتابوں اور مضامین کا ذکر کیا۔ اس مضمون میں ہم پاکستانی صحافت کے ایک اور بڑے نام پروفیسر وارث میر کا ذکر کریں گے جن کی تحریروں کو پڑھنا آج کے پاکستانی صحافیوں کے لیے ضروری ہے تاکہ ان کے ذہن روشن

Read more

انوشکا شرما اور سنیل گاوسکر کی کرکٹ کمنٹری کے معاملے پر گرما گرمی اور فیمینزم کے متعلق کچھ سوالات

تین دن پہلے ٹوئٹر پر ‘بائیکاٹ گواسکر’ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا تھا اور جب میں کل صبح اٹھی تو ایک نیا ہیش ٹیگ ‘بائیکاٹ فیمینزم’ نظر آیا ہے۔ تاہم یہ ہیش ٹیگ اتنا مقبول نہیں تھا کہ ٹرینڈ کرنے لگتا۔ آخر یہ سب کیا ماجرہ ہے؟

Read more

ڈاکٹر شیرشاہ سید کی نئی کتاب: ”امراض سے آگہی اور ہسپتالوں کی تاریخ“

آبلہ پا کوئی اس دشت میں آیا ہو گا ورنہ آندھی میں دیا کس نے جلا یا ہوگا اس شعر کو پڑھ کر مجھے ڈاکٹر شیرشاہ سید کی آبلہ پائی یادآجاتی ہے جوبطور معالج اورادیب حالات کی آندھی اور مخالف ہوا کے سامنے مسلسل علم و آگہی کا چراغ جلانے میں کوشاں ہیں۔ ”نہ ستائش کی تمنا اور نہ صلہ کی پرواہ“ پہ عمل پیرا انسان دوست شیر شاہ سیدمسلسل اپنی تحریروں سے علم و آگہی کے سلسلہ کو دراز

Read more

بنیادی صحت مرکز کا قیام اتنا مشکل کیوں؟

ایک ایسے گاؤں کا تصور کریں جس کی آبادی آٹھ ہزار کے لگ بھگ ہو۔ اور اس میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ہائی سکول موجود ہوں۔ گاؤں کے لوگوں کے لیے صاف پانی کا فلٹر پلانٹ بھی لگا ہو۔ دو، تین چھوٹے ہوٹل بنے ہوں۔ ایک چھوٹی سی مارکیٹ بھی موجود ہو۔ کرائے پر گاڑیاں مل جاتی ہوں۔ سڑکیں پکی ہوں۔ سولنگ بھی لگے ہوں۔ انٹرنیٹ اور کیبل کی سہولت بھی میسر ہو۔ پانچ مسجدیں ہوں۔ ٹیوشن سینٹرز ہوں۔

Read more

نواز شریف پاکستان کے چی گویرا بن سکتے ہیں

جمہوریت نواز شریف کا نام نہیں ہے۔ نواز شریف نے کبھی جمہوریت کی جنگ لڑی ہے اور نہ جمہوریت کے کبھی پرچارک رہے ہیں۔ نواز شریف کی جماعت کے اندر جمہوریت ہے اور نہ مسلم لیگ ن جمہوری جماعت ہے۔ کاروباری اور تاجر پیشہ نواز شریف نے ہمیشہ نفع و نقصان کی بنیاد پر سیاسی فیصلے کیے ہیں۔ اقتدار کی سیاست میں کوئی ایک فیصلہ نواز شریف کا ایسانہیں ہے۔ جس سے جمہوریت کو تقویت ملی ہو۔ مسلم لیگ ن

Read more

ایک لڑکی کا یادگار خط

ہمارے ملک میں طبقاتی نظام تعلیم کے باعث ہماری اشرافیہ کے بچوں کے لیے انگلش میڈیم طریقہ تعلیم رائج ہے۔ ان کے لیے نظام تعلیم اور نصاب تعلیم آکسفورڈ اور کیمبرج سے منگوایا جاتا ہے، ایک خاص کیپسول کے ماحول میں انہیں بند رکھا جاتا ہے، انہیں مڈل کلاس اور لوئر کلاس کی مخلوق کی ہوا تک نہیں لگنے دی جاتی۔ درآمد شدہ نصاب میں اس ملک کی مٹی کی خوشبو، ادب، اقدار، روایات، احساسات، جذبات اور خیالات شامل نہیں

Read more

سوالات انبار ہے مگر جواب ندارد

دولت اور اختیار پر پاکستان ہی نہیں دُنیا بھر میں مٹھی بھر لوگوں کا اجارہ ہے۔ غریب اور امیر کے درمیان تقسیم دن بدن گہری ہوتی چلی جارہی ہے۔کرونا نے امریکہ اور یورپ میں اس کی وجہ سے جوقیامت خیزمناظر دکھائے انہوں نے سوچنے سمجھنے والوں کی بے تحاشہ تعداد کو اس امر پر غور کرنے کو مجبور کردیا ہے کہ ناقابل برداشت علاقوںمیں داخل ہوتی معاشی عدم مساوات سے بچائو کے راستے ڈھونڈے جائیں۔ ہماری خوش بختی رہی کہ

Read more

کورونا وائرس: دنیا بھر میں کووڈ 19 سے ہلاکتوں کی تعداد 10 لاکھ سے بڑھ گئی، فوراً تشخیص کرنے والا ٹیسٹ تیار

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اسے ’پریشان کن‘ اور ’ایک اذیت ناک سنگ میل‘ قرار دیا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی ایک انسان کی زندگی کو بھی فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

Read more

پڑوسی کے چولہے سے آگ لئی لے

(امریکہ میں بھارت نژاد باشندوں کی کامیابیاں) ماتھا ہمارا اسی وقت تین سال پہلے ٹھنکا تھا۔ جس بس کو نیویارک میں دیکھتے، جس دیوار پر نگاہ ڈالتے۔ ہر طرف تیرا جلوہ کا منظر، پریانکا چوپڑا کی تصویر، ایف بی آئی کے جعلی بیج اور اصلی بھرے بھرے تکیے جیسے ہونٹ۔ بس کو آنے میں دیر بھی ہو تو ان تصاویر کی وجہ سے بس اسٹاپ خمار بارہ بنکوی کے اس شعر کی تصویر شیشہ و سنگ بن جاتا تھا کہ

Read more

سانحہ بلدیہ کیس کا فیصلہ اور لواحقین کی امیدیں

سانحہ بلدیہ پاکستان کی تاریغ کا وہ درد ناک دن جب 260 سے زائد ماؤں کی گود اجڑ گئی، جس دن ہر گھر سے جنازہ نکلا۔ کسی نے اپنے لخت جگر کو الوادع کیا تو کہیں بچے یتیم ہو گئے۔ 11 ستمبر 2012 وہ سیاہ دن جس دن سیاسی تنظم کے دباؤ اور بھتہ نہ دینے پر کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں قائم گارمینٹ کی فیکٹری کو آگ لگائی گئی۔ آگ لگانے کے بعد نہ تو کسی کو جان

Read more

شہباز شریف کی گرفتاری، مریم نواز کی پریس کانفرنس اور سوشل میڈیا صارفین کا ردِ عمل

پاکستان میں ستمبر کے مہینے کے وسط سے حزب مخالف کی جماعتوں کے متحرک ہونے سے سیاسی ماحول خاصا گرم ہو گیا تھا تاہم آج شہباز شریف کی گرفتاری اور مریم نواز کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آنے پر گہما گہمی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

Read more

پی آئی اے کی سعودی عرب کے لیے اضافی پروازیں: مسافروں کا الزام کہ پی آئی اے کے ٹکٹ بلیک ہو رہے ہیں

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے دعویٰ کیا کہ زیادہ کرایہ لینے والے بعض ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے اور اگر مسافروں سے کوئی اضافی کرایہ لے رہا ہے تو اس کی شکایت کی جائے جس پر ہر صورت کارروائی ہوگی اور جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Read more

ہپنو تھراپی: گریس سمتھ جنھوں نے سگریٹ نوشی ترک کی اور کامیاب کاروبار کی بنیاد رکھی

بی بی سی کے ہفتہ وار سلسلے دی باس میں دنیا بھر سے مختلف کاروباری شخصیات کا پروفائل شائع کیا جاتا ہے۔ اس ہفتے ہم امریکی عاملِ تنويم ۔ ہپنا ٹزم کی ماہر گریس سمتھ سے بات کریں گے۔

Read more

آصف علی زرداری: منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر اور اُن کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت چھ ملزمان پر فرد جرم عائد

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور پر منی لانڈرنگ کے مقدمے میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔ تاہم ملزمان نے فرد جرم سے انکار کیا ہے۔

Read more

ایک تھے مصطفیٰ زیدی

مصطفیٰ زیدی کے حوالے سے کچھ لکھنا آسان بھی ہے اور دشوار بھی۔ آسانی کی بات کریں تو ان کی جمال پرستی، رومانوی زندگی اور شاعری پر اظہار خیال کرکے کہانی مکمل کی جا سکتی ہے اور اگر دشواری کو دیکھیں تو ان کی شخصیت کی جذباتی پیچیدگیوں، نفسیاتی الجھنوں اور ان کی زندگی کے حالات و واقعات کا منظر نامہ سامنے رکھ کر کچھ لکھنا پڑتا ہے جو ایک مشکل کام ہے۔ ان پر کافی لوگوں نے لکھا، ان

Read more

خواتین اور بچوں کی صحت: نوزائیدہ بچے کن پیدائشی جنسی نقائص سے متاثر ہو سکتے ہیں اور اس کا حل کیا ہے؟

پاکستان میں ایک سرکاری اندازے کے مطابق ہزاروں افراد کے جنس جنس پیدائش کے وقت واضح نہیں ہوئے اور اب انھیں مشکلات کا سامنا ہے۔ ہم نے ماہرین سے ان نقائص کا حل دریافت کیا ہے۔

Read more

جدید صوفی

مہاجر اور خانہ بدوش اپنے اندر مشاہدات کا ایک سمندر اکٹھا کرتے رہتے ہیں۔ اگر انہیں مشاہدات کو زبان کی شکل ملتی رہے تو داستاں گوئی کو کبھی زوال نہ آئے۔ آئیں، آپ کو ایک جدید صوفی سے ملواتے ہیں۔ ہماری ہجرت نے ہی ان سے ملاقات کو ممکن بنایا وگرنہ تو ان کا دیدار بس سوشل میڈیا کی سکرین کے توسط سے ہی ہوتا تھا۔ ڈاکٹر جاوید اقبال صاحب قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور سے بطور پرنسپل اپنی ریٹائرمنٹ کی

Read more

آن لائن اسکول اور ہمارا ڈرامہ

اس سال بڑی عجیب بات ہوئی ہم اپنے اسکول میں ہر سال ایک ڈرامہ کرواتے ہیں جو کہ ہمارے ڈرامہ کلب کا حصہ ہے اس دفعہ ہمار ے ذہن میں مسعود احمد برکاتی کا ڈرامہ آیا جو انہوں نے نونہال رسالے کے لیے لکھا تھا سوچا اسی پر ہی بچوں سے محنت کروائی جائے مگر اس کا بالکل ادراک نہیں تھا کہ یہ ڈرامہ حقیقت کا روپ دھار لے گا اور ڈرامہ نہیں ہو پائے گاویسے بھی یہ موضوع آئندہ

Read more

مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کا بل

24 اگست 2020 کو سینیٹ میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کا ترمیمی بل اکثریت رائے سے پاس ہوا، تو پاکستان میں بسنے والی مذہبی اقلیتوں میں خوشی کی ایک لہرسی دوڑ گئی۔ وہ خوش تھیں کہ اب شاید ان کی مشکلات میں کچھ کمی واقع ہو گی۔ شاید اب جبراً تبدیلی مذہب و نکاح کرنے والوں کو کچھ ادراک حاصل ہو۔ شاید سلیبس میں تبدیلیاں کرنے والوں کو کچھ احساس ہو اور شاید معاشرتی رویوں میں مثبت تبدیلی آئے۔ جس

Read more

کنواری ماں، اندھا قانون اور مسیحا کا جرم

چودہ برس کا سن، پیلی پھٹک رنگت، چہرے پہ بے بسی، آنکھ میں رنج و الم، لیبر وارڈ کے ایک بستر پہ ایسی دکھتی تھی جیسے مقتل میں ننھی سی گڑیا بھولے بھٹکے آ گئی ہو۔ اس چڑیا سی بچی کے لئے یہ مقتل گاہ ہی تو تھی جہاں وہ پچھلی رات ہی چودہ برس کے سن میں ماں بنی تھی۔ ریپ اور پولیس کے متعلق بات چلی تو بھولی بسری یادوں میں سے بے اختیار وہ بچی جھانک کے

Read more

ایک سرکاری ہسپتال کے جنرل وارڈ میں

مجھے ابھی دو گھنٹے مزید یہاں گزارنے ہیں۔ یہ ایک سرکاری ہسپتال کا بچوں کا وارڈ ہے جہاں زیادہ تر ایسے بچے ہیں جو انتہائی نگہداشت سے یہاں لائے گئے ہیں، کیونکہ وہاں بستروں کی کمی کی وجہ سے اب صرف ایسے مریض ہیں جو ابھی بھی اجل سے دست و گریباں ہیں۔ کبھی ان کے پیاروں کی دعائیں اور تقدیر کی لکیرانہیں اس طرف لے جاتی ہے جہاں ہے یہ خرابہ جسے زندگی کہتے ہیں۔ اور کبھی وہ ان

Read more

سندھو تہذیب اور اس کے قدیم باشندے

اب یہ ثابت ہو چکا ہے کہ وادی کشمیر کے باشندوں کی اکثریت وہ ”پشاچ“ لوگ تھے جو سندھو ویلی یعنی موئنجو ڈڑو اور ہڑپہ تہذیب کے دور میں آرینز کی آمد اور غلبے کے بعد ہجرت کر کے کشمیر میں جا بسے تھے۔ وانی یا وائیں بھی ان ہی میں شامل تھے اور اس ہجرت کی بہت سی علامات زبان، تہذیب اور ثقافت میں آج بھی موجود ہیں۔ بحوالہ، مشہور ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر احمد حسن دانی، سید سبط

Read more

گیلیلیو ۔۔۔ مذہبی احتساب کے کٹہرے میں

سترہویں صدی میں جب یورپ میں عیسائیت کا غلبہ زوروں پر تھا۔ دو سائنسدانوں کو پاپائے روم کے حکم پر اس وجہ سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر نا پڑیں کیونکہ وہ مقدس بائیبل کے اس نظرے سے متفق نہ تھے کہ زمین کا ئنات کا مرکز ہے۔ ذرا چشم تصور کے سامنے روم شہر کا نقشہ لائیں جب 17 فروری 1600 کو ایک سائنسداں (سابقہ کیتھولک پادری) کو پبلک اسکوائر Campo de ’Fiori میں بر ہنہ جسم

Read more

پروفیسر بختیار حسین صدیقی: چند یادیں

میں جب 1967 میں گورنمنٹ کالج لاہور میں ایف اے سال اول کے طالب علم کے طور داخل ہوا تو میرا ایک مضمون تھا فلسفہ ۔ شعبہ فلسفہ ان دنوں مین بلڈنگ سے باہر پنجاب یونیورسٹی سے متصل بلاک میں تھا جہاں اب نفسیات کا شعبہ تھا۔ ان دنوں نچلی منزل شعبہ فلسفہ کے پاس اور اوپر والی منزل شعبہ نفسیات کے پاس تھی۔ فلسفہ میں پانچ اساتذہ تھے، جن میں صرف ایک صاحب باریش تھے، شیروانی شلوار پہنتے تھے

Read more

جمہوریت کا پتلی تماشا

آج کے دور میں سب سے پسندیدہ طرز حکومت جمہوریت ہے اور جن ممالک میں یہ طرز حکومت ہے وہ اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ اس سے بہتر کوئی نظام حکومت نہیں ہو سکتا اور واقعی اگر یہ طرز حکومت درست طریق سے لاگو ہو تو بہترین نتائج کا حامل ہو سکتا ہے۔ جمہوریت کی اصل روح دراصل ایک مہذب اور متمدن معاشرے کا قیام اور انسانی ہمدردی سے عبارت ہے اور اس صورت میں واقعی اس سے

Read more

وادی بروغل

وادی بروغل پاکستان کے صوبہ خبیرپختوں خواہ کے ضلع چترال اپر کے انتہائی شمال میں واقع ہے۔ قدرتی حسن سے مالامال یہ علاقے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ وادی بروغل کی کل آبادی تقریباً 220 گھرانوں پر مشتمل ہے۔ اس وادی میں نسلی طور پر تین قومیں یا لسانی گروہ واخی، سراقیلی اور کرغیز آباد ہیں۔ اس طرح علاقے میں تین زبانیں واخی، سراقیلی اور کرغیز بولی جاتی ہے۔ ان زبانوں میں بولنے والوں کی تعداد کے حساب سے واخی

Read more

سویٹی : ٹونی ماریسن کی ایک کہانی

میں نے ایسا کیا قصور کیا ہے؟ مجھ پر تم لوگ کیوں الزام دھر رہے ہو؟ میں نے کچھ بھی نہیں کیا۔ مجھے پتہ نہیں یہ کیسے ہو گیا؟ کیوں ہو گیا؟ بس اتنا معلوم ہے کہ اس کی پیدائش کے آدھ گھنٹے کے اندر اندر ہی مجھے احساس ہو گیا تھا کہ کوئی بہت بڑی گڑ بڑ ہو گئی ہے۔ بڑا غضب ہو گیا ہے۔ بچی کا رنگ اتنا کالا تھا کہ میں بری طرح سے ڈر گئی تھی۔

Read more

مہنگی دوائیں کیسے خریدیں گے غریب عوام؟

نجانے وہ دن کب آئیں گے جب عوام خوشحال زندگی بسر کریں گے۔ انہیں کوئی غم نہیں ہو گا۔ ان کے ساتھ کسی قسم کی نا انصافی نہیں ہوگی۔ وہ شاداب چہروں کے ساتھ اپنا سفر حیات طے کر رہے ہوں گے! کہا جا سکتا ہے کہ جب تک حکمران اپنی حکمرانی کا انداز نہیں بدلتے عوام کو سکھ کا سانس بھی نہیں آئے گا اور وہ خود کو نہیں بدلیں گے۔ دراصل بنیادی طور سے وہ عوام بیزار ہیں

Read more