طیارہ حادثہ، رپورٹ اور انتباہ

آج، 23 جون 2020، جسارت میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، کراچی ائرپورٹ کے نزدیک ماڈل کالونی کے علاقے میں 22 مئی کو گر کر تباہ ہونے والے پی آئی اے کے بد قسمت طیارے کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جو وفاقی وزیر ہوابازی نے پیر کو کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کو پیش کی۔ اس بد قسمت طیارے میں عملے سمیت 99 افراد موجود تھے جن میں سے 97 افراد شہید ہو

Read more

اسلام آباد میں کیا ہو رہا ہے؟

کورونا دنیا کے تمام براعظموں کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ ایسا وائرس آیا ہے کہ نہ صرف براعظم اس سے متاثر ہوئے ہیں بلکہ ہر وہ نام جہاں جہاں ”اعظم“ نے بسیرا کیا ہوا ہے اس وقت برے حالات سے دوچار ہے۔ اسی طرح سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ”طبی جلاوطنی“ کا شکار ہیں جبکہ سید یوسف رضا گیلانی کے پیچھے سنتھیارچی ہاتھ دھو کر پڑی ہوئی ہیں اور راجہ پرویز

Read more

کورونا وائرس اور پاکستان ٹیم کا دورہ انگلینڈ : پروفیسر کی پھرتیاں اور فواد کی قسمت

کیا محمد حفیظ نے اپنے طور پر کووڈ 19 کا ٹیسٹ کروا کر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی تو نہیں کی؟ یہ سوال سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں اور ناقدین، سب کے لبوں پر ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ فی الحال اس بارے میں خاموش ہے، لیکن یہ معاملہ ہے کیا؟ گذشتہ روز دورہ انگلینڈ سے پہلے کیے جانے والے معمول کے کورونا ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سات کھلاڑیوں کے رزلٹ مثبت آئے

Read more

فواد چوہدری کس کے پیغامبر ہیں؟

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وائس آف امریکہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس چھ ماہ کا وقت ہے۔ اگر حکومتی کارکردگی بہتر نہ ہوسکی تو معاملات دوسری طرف جاسکتے ہیں۔ اگرچہ انہوں نے چھ ماہ مدت کی بات وزیر اعظم کی طرف سے کہی ہے لیکن اس انٹرویو ، اس کے طریقہ اور وائس آف امریکہ کے ذریعے اسے نشر کروانے سے یہ بات واضح ہوجانی چاہئے کہ فواد چوہدی نے

Read more

حکومت سے اتحاد بلوچستان نیشنل پارٹی کے لئے گھاٹے کاسودا

گزشتہ ہفتے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے حکومتی اتحاد سے الگ ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے دو سال سے ان کے ساتھ کیے گئے معاہدوں پر عمل درآمد نہیں کیا جس کی وجہ سے ہم حکومت کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے۔ سرداراخترمینگل نے کہا کہ ہمارے معاہدوں میں کوئی غیر آئینی مطالبہ بھی شامل نہیں تھا اس کے باوجود حکومت نے ان

Read more

اسمارٹ لاک ڈاؤن کا کوئی فائدہ نہیں

ملک میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ تھا تو اسی طرح بھانت بھانت کی بولیاں سننے کو ملتی تھیں اور تنقید کی جا رہی تھی کہ لاک ڈاؤن جاری رہا تو غریب بھوک سے مر جائیں گے۔ حکومت نے تنقید سے گھبرا کر عجلت میں لاک ڈاؤن ختم کر دیا جس کا نتیجہ روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں ہلاکتوں کی صورت میں اب سامنے ہے۔ کوئی شبہ نہیں کہ ہمارے لوگ غیر ذمہ دار اور لا پروا ہیں۔ سب سے زیادہ

Read more

عوام کا خون پینے والے مافیا کی پیاس کب بجھے گی؟

جب سے پاکستان معرض وجود میں آیا ہے یہاں مافیا کا راج رہا ہے۔ مہنگائی مافیا، پٹرول مافیا، تعلیم کا مافیا، گندم، چینی، چاول، گھی اورآٹا مافیا، لینڈ مافیا، پیشہ ور بھکاری مافیا، دوائیوں کی قلت پیدا کرنے، انھیں مہنگا بیچنے اورنقلی ادویات بنانے والا مافیا، انسانی اعضاء بیچنے والا مافیا، غیر قانونی طور ر بیرون ملک بھیجنے والا مافیا، بلڈر مافیا، ریت بجری مافیا، امتحانات میں نقل کروانے والا بوٹی مافیا، قبضہ مافیا غرض کہ ملک ہر لحاظ سے

Read more

تحریک انصاف حکومت میں کس نے کس کی چھٹی کرائی؟ فواد چوہدری کے انکشافات

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیرفواد چوہدری نے اپنی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے بارے میں اہم انکشافات کئے ہیں کہ پی ٹی آئی میں کس کی کس سے نہیں بنتی اور کس نے کس کی چھٹی کرائی ہے۔ ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ اسد عمر کی وزارت جانے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا، انہوں نے بتایا کہ پہلے جہانگیر ترین نے اسد عمر کو نکلوایا اور پھر اسد عمر نے جہانگیر ترین کی

Read more

میر شکیل الرحمان: ضمیر کا قیدی اور آزادی رائے کی علامت

جنگ گروپ کے چیف ایڈیٹر میر شکیل الرحمان کی حراست کو ایک سو دن بیت گئے۔ انہیں قومی احتساب بیورو نے 12 مارچ کو چونتیس برس پرانے ایک معاملہ میں گرفتار کیا تھا۔ اس دوران نہ تو نیب ان کے خلاف کوئی مقدمہ دائر کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اور نہ ہی اس ملک کی کسی عدالت کو ابھی تک ان کی ضمانت قبول کرنے کی توفیق ہوئی ہے۔  یہ کہنا مشکل ہے کہ ملک کے ایک بڑے میڈیا گروپ

Read more

صدارتی ریفرنس مسترد، آگے کیا ہو گا؟

سپریم کورٹ کے دس رکنی بینچ کا جسٹس فائز کے خلاف صدارتی ریفرنس مسترد کرنے کا فیصلہ اس حبس زدہ گھمس کے ماحول میں نسیم باد بہاری کی مانند ہے۔ اس یرغمالی عہد بے ننگ و نام میں جہاں ہر طرف ایک ڈاکٹرائن نے پنجے گاڑے ہوئے ہیں وہاں ایسے فیصلے کا آ جانا ہی کسی کرشمہ سے کم نہیں۔ یہ ریفرنس کسی بے ضابطگی کی بنیاد پر تھا ہی نہیں بلکہ یہ ریفرنس صرف آئین کی پاسداری کرنے کی سزا کے طور پر تھا۔ یہ ریفرنس فیض آباد دھرنا کیس کے اس فیصلے کا نتیجہ تھا جن میں وہ بے نقاب ہوئے تھے جن کا نام لکھنا ممنوع ہے۔ اسی وجہ سے اس فیصلہ کو کچھ حلقے انقلاب کہہ رہے ہیں اور دوسری جانب لوگ شکوک و شبہات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

Read more

وزیراعظم صاحب! معذور افراد کو بھی مالی امداد کی ضرورت ہے

کرونا وائرس کی وبا کے باعث زندگی کے ہرشعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد متاثر ہوئے ہیں مگر معذور افراد کو دیگر طبقات کی نسبت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔ خاص کر ایسے معذور افراد جن پر خاندان کی ذمہ داریاں ہیں اور وہ گھر کے کفیل ہیں اورسفید پوشی کے باعث اپنی بھوک اور ضرورتوں کا ڈھول بجانے سے بھی قاصر ہیں۔ معذور افراد میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جن کے خاندان میں ایک سے زیادہ افراد باہم

Read more

زرتاج گل کی زر افشانیاں اور وزرا کی گل افشانیاں

وزیر ماحولیات جنہیں وزیر ”مخولیات“ کہنا چاہیے، نے ایک ٹی وی ٹاک شو میں پھر ایک مسخرہ سا بیان داغا ہے۔ موصوفہ نے کووڈ 19 کی تشریح فرماتے ہوئے ایسا دقیق اور دور رس نکتہ بیان کیا کہ وزیر اعظم سمیت سننے والوں کے چودہ طبق روشن ہو گئے ہوں گے۔ فرمایا کہ اس کا یہ نام کووڈ 19 اس لیے پڑا کہ اس وائرس کے 19 پوائنٹس ہیں یا یہ 19 طریقوں سے انسان پر حملہ کرتا ہے۔ دنیا

Read more

سادگی کا کلچر کا اختیار کرنا ہوگا

ہماری ریاستی، حکمرانی سمیت تمام طبقات کے نظام میں ایک بنیادی مسئلہ سادگی کے کلچر سے دوری بھی ہے۔ ہم نے بطور معاشرہ خود بھی اپنی زندگیوں میں اپنی مشکلات پیدا کی ہیں او را س کی وجہ ایک ایسے کلچر کو تقویت دینا ہے جو ان کے لیے مسائل پیدا کرنے کا سبب بن رہا ہے۔ ایک طرف ہمارا ماتم معاشی بدحالی کا ہے تو دوسری طرف ہم بطور معاشرہ اپنے معاملات میں بڑی تبدیلی پیدا کرنے کے لیے

Read more

مقتدر حلقے اور قاضی کا کٹہرہ

قاضی فائز عیسی بالآخر سرخرو ٹھہرے! سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کی طرف سے بدنیتی پر مبنی صدارتی ریفرنس بھی خارج کیا گیا اور جج صاحب کے خلاف شو کاز نوٹس بھی واپس لے لیے گئے۔ اور ان کی اہلیہ کی جائیداد کے معاملے کو 3۔ 7 کی اکثریتی رائے سے ایف بی آر کو بھجوا دیا گیا جو محض اب ایک ٹیکس کا معاملہ ہے۔ اور جس جائیداد کی منی ٹریل جج صاحب کی اہلیہ سپریم کورٹ کی کارروائی میں

Read more

او آئی سی کا جموں و کشمیر پر اجلاس: چین سے کشیدگی کے دوران کیا انڈیا کو اب اسلامی ممالک سے بھی جھٹکا ملنے والا ہے؟

او آئی سی مسلم ممالک کی تعاون تنظیم ہے لیکن اس پر سعودی عرب کی اجارہ داری سمجھی جاتی ہے (فائل فوٹو) اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم او آئی سی کے جموں و کشمیر سے متعلق رابطہ گروپ کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس پیر کو ہو رہا ہے۔ یہ اجلاس پاکستان کی درخواست پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس اجلاس میں انڈیا کے زیرانتظام جموں و کشمیر کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ رابطہ

Read more

’قائد اعظم ثانی‘ کے مسائل

قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا۔ جیسا بھی بنایا آج تک قائم دائم ہے۔ بنگلہ دیش والا سانحہ ہو گیا لیکن ہم جیسے محبِ وطن یہ کہہ کر دل کو تسلی دے دیتے ہیں کہ دیکھیں اب مسلمانوں کے ایک نہیں دو ملک بن گئے ہیں۔

عمران خان ایک نیا پاکستان بنانے کے سفر میں ہیں۔ پہلے لگتا تھا کہ یہ ایسا ہی ہے کہ اگر بازار میں ایک بٹ جیولرز کے نام سے دکان موجود ہے تو کوئی نیا آ کر نیو بٹ جیولرز کے نام سے دکان کھول لیتا ہے۔ لیکن عمران کا نیا پاکستان بنانے کا عزم جاری ہے اسی لیے ان کے چاہنے والے انھیں قائد اعظم ثانی کہتے ہیں۔

Read more

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مشہور بغاوتیں: کبھی کپتانوں کا سخت رویہ، کبھی معاوضوں کا تنازع

پاکستانی کرکٹ ٹیم جہاں میدان میں غیرمعمولی کارکردگی دکھاتی رہی ہے وہیں میدان سے باہر کے تنازعات بھی اسے ہر دور میں گھیرے میں لیتے رہے ہیں۔ ان تنازعات نے اکثر بغاوت کا روپ دھارا ہے۔

کبھی کپتانوں کا سخت رویہ اس کا سبب بنا تو کبھی معاوضوں میں اضافے کا معاملہ اتنی گمبھیر صورتحال اختیار کر گیا کہ کھلاڑیوں نے نہ کھیلنے تک کی دھمکی دے ڈالی۔

جب بھٹو نے کاردار سے آنکھیں پھیر لیں

یہ 1976 کی بات ہے۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر تھی۔ اس وقت عبدالحفیظ کاردار پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر تھے۔ وہ پاکستانی کرکٹ میں سیاہ سفید کے مالک تھے۔

وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو سے ان کے برسوں پرانے تعلقات سب کو اچھی طرح معلوم تھے۔ وہ پنجاب کی حکومت میں وزیرخوراک بھی رہے اور بھٹو کے کہنے پر ہی انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔

Read more

پینتیس سال قبل لکھا گیا تجزیہ، خدا کرے آج درست نہ ہو!

جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیس کے فیصلے کے بعد ہمارے قومی مزاج میں پائی جانے والی قبائلی عصبیت، اس عصبیت سے جذباتی لگاؤ، اور اس بے لچک لگاؤکے نتیجے میں پھوٹنے والے انتہا پسندانہ رویے ایک بار پھر طشت از بام ہیں۔ گزشتہ کئی سالوں سے بظاہر دائیں اور بائیں بازو کی نظریاتی تقسیم کسی نا کسی طرح آپس میں گڈ مڈ ہوکر معدوم ہو چکی ہے۔ کش مکش اب دو معاشرتی طبقات میں برپا ہے۔ ایک طبقہ متوسط اور

Read more

قاضی فائز عیسیٰ کیس

افتخار چودھری صاحب ایک طویل تنازعہ اور بحران کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے منصب پر بحال ہوئے تو انہوں نے سیاست دانوں کی ’’صداقت‘‘ اور ’’دیانت‘‘ کو یقینی بنانے کے لئے ازخود نوٹسوں کی رونق لگانا شروع کردی۔’’جعلی ڈگریوں،حج سکینڈل‘‘ نجی شعبہ میں چلائے بجلی کے کارخانوں سے جڑی کہانیاں بالآخر ایک وزیراعظم -یوسف رضا گیلانی-کی محض ایک چٹھی نہ لکھنے کی وجہ سے نااہلی تک بھی بات جا پہنچی۔ ان دنوں ٹی وی کے ذریعے بہت

Read more

مرکزیت پسندی نہیں!

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی نااہلی کے لیے صدر مملکت نے جو ریفرنس دائر کیا تھا وہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دس رکنی بینچ نے کالعدم قرار دے دیا ہے۔ اس فیصلے پر سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر وکلا حضرات مٹھائیاں بانٹ رہے تھے کہ متذکرہ فیصلہ عدلیہ کی آزادی اور جمہوری اقدار کی آبیاری کے حوالے سے بہت بڑا اقدام ہے لیکن

Read more

بی این پی کے تحریک انصاف کی حکومت سے الگ ہونے کی اندرونی کہانی

بی این پی کے تحریک انصاف کی حکومت سے الگ ہونے کی وجوہات

بلوچستان نیشنل پارٹی کی وفاقی حکومت سے علیحدگی کے بعد صوبہ میں سیاسی جوڑ توڑ شروع ہوگیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر جدوجہد کے لئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ اس تناظر میں اسلام آباد میں جے یو آئی سربراہ نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے ملاقات کی ہے دیگر جماعتوں اور قوم پرستوں، رہنماؤں میں ملاقاتیں متوقع ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں پارٹی پوزیشن کچھ اس طرح ہے۔

Read more

فائز عیسیٰ ریفرنس پہ ایک تحریر

سپریم جوڈیشل کونسل نے قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ریفرنس کالعدم قرار دے دیا۔ قریب قریب اک سال چلنے والے اس ریفرنس کو حکومت پاکستان نے دائر کیا تھا۔ جسٹس فائز عیسیٰ کہ والد محمد عیسیٰ قائداعظم کے ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے، بطور صدر آل انڈیا مسلم لیگ بلوچستان ان کا نام تاریخ میں سنہری حروف میں درج ہے۔ اپنے خاندان کے ورثے کو آگے بڑھانے والے فائز عیسیٰ کے بولڈ کیرئیر کی وجہ سے وکلا کی اکثریت

Read more

پی ٹی وی یتیم ہوگیا

دیکھتی آنکھو اور سنتے کانو! طارق عزیز ہم میں نہیں رہے۔ ایک دوست کی پوسٹ پر لگی یہ خبر میرے لیے قیامت سے کم نہ تھی۔ میری آنکھوں کے سامنے نوے کی دہائی کے اواخر کا وہ منظر گھوم گیا جب رنگین ٹی وی محلے کے بس ایک گھر میں ہوتا تھا اور جمعرات کی رات اس گھر میں رونق ہی رونق ہوتی تھی۔ شام سے ہی انٹینے کی سمت درست کرکے چینل کو ٹھیک سے ٹیون کر لیا جاتا

Read more

’زرتاج گُل کے 19 نکات کو بھی مطالعہِ پاکستان کا حصہ بنایا جائے‘

‘قائدِ اعظم کے 14 نکات کے ساتھ ساتھ زرتاج گُل کے 19 نکات کو بھی مطالعہِ پاکستان کا حصہ بنایا جائے۔’
یہ الفاظ ہیں ظہور ندیم نامی ایک صارف کے جنھوں نے بغیر کوئی پس منظر دیے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ مطالبہ کر ڈالا۔

انھوں نے غالباً اس مفروضے کی بنیاد پر یہ مطالبہ کیا کہ اس پلیٹ فارم پر موجود تمام صارفین ہی وزیرِ مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کے حالیہ بیان سے یقیناً واقف ہوں گے۔

وہ اشخاص جو پاکستان کے سرکاری ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر ہونے والے پروگرام نہیں دیکھتے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو بھی باقاعدگی سے استعمال نہیں کرتے ان کو زرتاج گل سے منسوب بیان کے متعلق آگاہ کرنا اہم ہے۔

Read more

معاف کر دینے میں بڑی قوت ہے

صاحبو، غالب کے ہاں تو ”غیب سے آتے تھے مضامیں خیال میں“ ۔ ہم ٹھہرے غریب آدمی۔ لکھنے کو ادھر ادھر سے خیالات کشید کرتے ہیں۔ اور آج کل ادھر ادھر فقط انتشار ہے، اور بے شمار ہے۔ ورق از خود تلخی سے سیاہ ہو جاتا ہے۔ مگر گزشتہ دنوں، کچھ تو امید سے لبریز کتابوں اور کچھ صوفی منش دوستوں کی صحبت کے زیر اثر، سکون کے متلاشیوں پر قلم اٹھایا، تو حلقۂ یاراں اس ماہیت قلب پر بڑا خوش ہوا۔ کچھ خیرخواہوں نے تو پرنم آنکھوں کے ساتھ مبارک باد دے ڈالی۔ کہا شکر ہے میاں، قلم تمھارا یاسیت، قنوطیت سے نکلا۔ ذرا رجائیت پسند بنو، زندگی کا روشن پہلو پیش نظر رکھو۔ تحریک بھی دی کہ اب اسی مدعا پر کچھ اور لکھو۔

ہمیں ترغیب دینے والوں میں کچھ ایسے، جو ہمیں بے حد عزیز۔ چند کے ہم مقروض۔ تو مناسب جانا کہ جو وہ کہتے ہیں، کر گزریں۔ بھلائی اسی میں ہے۔

Read more

سپریم کورٹ کا ایک اور تاریخی فیصلہ؟

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بارے میں دائر کردہ صدارتی ریفرنس کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ کے دس رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا تو احاطۂ عدالت میں جشن کا سماں دیکھنے میں آیا۔ قاضی فائز عیسیٰ کی طرف سے (یا ان کے حق میں ) پیش ہونے والے وکلا کی مسرت دیدنی تھی۔ ان کے چہرے وفور مسرت سے سرخ ہو رہے تھے، اور ایک دوسرے کا منہ میٹھا کرانے کے لیے سبقت لے جانے کی کوشش ہو رہی تھی۔ با وقار اور با اعتبار قانون دان حامد خان اس فیصلے کو تاریخی قرار دے رہے تھے، تو سپریم کورٹ بار کے سابق صدر امان اللہ کنزائی بھی پر جوش اظہار خیال کر رہے تھے۔

سپریم کورٹ بار کے موجودہ صدر صدر قلب حسن بھی ان کی مسرتوں میں شریک تھے۔ بار کونسل کے وائس چیئرمین عابد ساقی کا چہرہ بھی تمتما رہا تھا۔ منیر اے ملک کہ عدلیہ آزادی تحریک کے ساتھ ان کا نام جڑا ہوا ہے، جسٹس افتخار چودھری سے لے کر جسٹس فائز عیسیٰ تک انہوں نے مسلسل کردار ادا کیا ہے، ان کی خوشی بھی ان کے چہرے سے عیاں تھی۔ وکیلانہ احتیاط کے ساتھ وہ اپنے جذبات کو زبان دے رہے تھے۔ کہا جا رہا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کو کالعدم قرار دے کر، اور سپریم جوڈیشل کونسل کی طرف سے ان کا جاری کیا جانے والا اظہار وجوہ کا نوٹس خارج کر کے سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ صادر فرما دیا ہے۔

Read more

نرم دم گفتگو، گرم دم جستجو پروفیسر فتح محمد ملک

خوش قسمتی ہے کہ ہمارے درمیان علامہ محمد اقبال کے شدائی موجود ہیں۔ یہ ہماری فکری اور نظریاتی رہنمائی کر رہے ہیں۔ نئی نسل کو اقبال فراموشی سے بھی روشناس کر رہے ہیں۔ اور اقبال اور اسلام کی صحیح معنوں میں ترجمانی بھی کر رہے ہیں۔ یہ ایک روشن خیال عالم ہیں تو دوسری طرف مذہب اور اعتدال پسند پروفیسر بھی اور طبیعت ایسی کہ آپ ان کے ساتھ گھنٹوں باتیں کرنے پر مجبور ہو جائیں۔ تعلیم، ادب، اسلام، پاکستان،

Read more

معاشرے کی ترقی میں اخلاقیات کا کردار

ہم اپنی زندگی میں جب بھی کسی مثالی معاشرے کی بات کرتے ہیں یا مثال دیتے ہیں تو فوراً اسلام کے ابتدائی ادوار میں چلے جاتے ہیں۔ ریاست مدینہ کی مثالیں دیتے ہیں۔ ہمارے وزیراعظم عمران خان بھی پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کاعزم لے کر اقتدار میں آئے ہیں۔ ابھی تک نہ سر کا پتہ ہے نہ پیر کا۔ حالات وقت کے ساتھ ساتھ بد سے بد تر ہوتے جا رہیں ہیں۔ عام آدمی کے حالات بہت نازک ہوتے

Read more

کھیل ابھی شروع ہوا ہے

2007 کی عدلیہ بحالی کی تحریک کے بعد عدلیہ بھی ایک طاقت کے مرکز کے طور پر سامنے آئی ہے، مشرف کو نہیں پتا تھا کہ وہ افتخار چوہدری کو معزول اور بے عزت کر کے ایک ٹائم بم سیٹ کر رہا ہے جو نہ صرف اس کی حکومت کو اڑا دے گا بلکہ اس کی جلاوطنی کا باعث بھی بن جائے گا، لیکن طاقت کے نشے میں مدہوش جنرل مشرف کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ اس فیصلے کے

Read more

گلی محلوں میں موت کے سائے

ملک بھر خصوصاً پنجاب میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ اس وائرس سے پہلے پوش علاقے زیادہ متاثر تھے لیکن اب اس جان لیوا وائرس نے گلی محلوں کا بھی رخ کر لیا ہے۔ اس قاتل وائرس کو گلی محلوں میں آنے کی دعوت خود رہائشیوں نے دی ہے۔ عید سے چند دن قبل جب لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی تو لوگوں نے کورونا کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی خریداری اور گھر سے باہر نکلنے کا آزادانہ سلسلہ جاری رکھا، اس دوران ایس او پیز کی رج کے دھجیاں اڑائیں گئیں۔ ان دنوں میں نے اپنے کالم ”عید کی خریداری کرتے ہوئے کورونا مت خریدیں“ میں اس بات سے لوگوں کو خبردار کیا تھا کہ اگر احتیاط نہ کی تو نتیجہ خطرناک ہوگا اور آج نتیجہ آپ کے سامنے ہے، گلی محلوں میں کورونا کس قدر تیزی سے پھیل رہا ہے۔

Read more

بزدار اور شہباز حکومتوں کا موازنہ

بزدار حکومت اگرچہ اپنی کارکردگی کے لحاظ سے اکثر شدید تنقید کی زد پر رہی ہے اور اس کی ایک وجہ وزیر اعلی کا کام کرنے کا دھیما انداز بھی ہے۔ لوگ ان کا موازنہ شہباز شریف کے بلند آہنگ انداز حکمرانی سے کرتے ہیں۔ شہباز شریف اگرچہ اسٹیبلشمنٹ کے آگے ابریشم کی طرح نرم نظر آتے ہیں، لیکن بطور وزیر اعلی وہ فولاد بن جاتے۔ خاکی سفاری سوٹ پہن کر حبیب جالب کی مظلوموں کے لئے لکھے گئی انقلابی نظمیں اپنی غیر مترنم آواز میں گاتے رہتے، عوامی پذیرائی حاصل کرنے کے لئے بارش کے فوراً بعد گھر سے نکل پڑتے اور ربڑ کے جوتے پہنے سیوریج کی خرابی کی وجہ سے کھڑے پانی میں اتر جاتے تاہم اپنے ساتھ میڈیا لے جانا کبھی نہیں بھولتے۔

اپنی انگلی کو جلالی انداز میں ہلا ہلا کر بیوروکریسی کو ایک پل کے لئے چین نہ لینے دیتے تھے۔ بزدار اپنی وضع داری کی وجہ سے اس طرح کے کام نہیں کر پا رہے ہیں۔ اسی طرح مختلف مسائل سے عہدہ برا ہونے کے لئے پالیسیوں کی تشکیل کی حد تک بھی ان کے ہاتھ بندھے ہوئے معلوم ہوتے ہیں اور سب سے بڑے صوبے کو چلانے کے لئے اس طرح کے اختیارات ابھی حاصل نہیں کر پائے جو شہباز شریف اور ان کے ہونہار بیٹے کو حاصل تھے۔ کرونا وبا سے نمٹنے کے لئے بھی ان کو وفاق کی ہدایات پر عمل کرنا پڑ رہا ہے اور ان کی اور کابینہ کی خواہش کے باوجود سخت لاک ڈاؤن نہیں نافذ ہونے دیا جا رہا۔

Read more

عمران خان کی تبدیلی اور سائیں مرنا کا اکتارہ   

بحیرہ احمر کے کنارے عقبیٰ کے مقام پر شاہی محل میں امریکی خاتون اول ہیلری کلنٹن کی سالگرہ منائی جا رہی تھی۔ وہ ان دنوں وہاں سرکاری دورے پر تھیں۔ جب اردن کی ملکہ نور کیک پر لگی موم بتیوں کو پھونکوں سے بجھانے میں ناکام رہیں تو اردن کے شاہ حسین نے ان کو بجھانے میں کا ساتھ دینا چاہا۔ مگر وہ بھی ناکام رہے۔ہیلری کلنٹن نے اپنی یاد داشتوں میں لکھا کہ شاہ حسین کی سانس پھول گئی

Read more

بی این پی کی حکومتی اتحاد سے علیحدگی!

وزیراعظم عمران خان بدھ کو کراچی میں فرما رہے تھے کہ 18 ویں ترمیم نے وزیراعلیٰ کو آمر بنا دیا، اس میں جلد بازی میں کئی ایسی چیزیں ڈال دی گئیں جنہیں ختم کرنا ہوگا۔ اختیارات صوبوں کو پہنچ گئے لیکن صوبوں نے اختیارات بلدیات کو نہیں دیے. ان کا کہنا تھا این ایف سی ایوارڈ میں بھی خامیاں ہیں، یہ ناقابل عمل ہے، یہ کیسا سسٹم بنایا گیا کہ وفاق صوبوں کو پیسے دے دیتا ہے اور خود 700

Read more

بالک ہٹ کا خوفناک وائرس

تاریخ ایک طرح ماضی کا آئینہ بھی ہے اور مستقبل کا ہالہ بھی۔ دوسری جنگِ عظیم جس میں کروڑوں انسان ہلاک ہوئے اور بسیط منطقے کھنڈر بن گئے تھے، اس کی آگ ہٹلر اور مسولینی نے بھڑکائی تھی۔ انہوں نے جاپان کو بھی اپنے ساتھ ملا لیا تھا جو غیرمعمولی جنگی مہارت رکھتا تھا۔ یورپ کے یہ دونوں شعلہ باز لیڈر بگڑے ہوئے بچوں کی طرح بہت ضدی اور تنگ داماں تھے اور آمریت کی بدترین مثال۔ ان کے مظالم

Read more

جہالت علم اور ظلم کا بحران ہے

کتاب مقدس کی سورہ فرقان کی آیت 63 میں ہدایت کی گئی کہ زمیں پر تواضع (یعنی تحمل اور آہستہ روی) اختیار کی جائے اور اگر جاہلوں سے واسطہ پڑ جائے تو انہیں سلام کر کے اپنی راہ لی جائے۔ اپنے سچ پر قیام، دوسروں کے ساتھ رواداری اور فساد سے گریز کا اس سے بہتر نسخہ کیا ہو سکتا ہے۔ مناسب ہو گا کہ مکی دور کی اس آیہ مبارک کے ساتھ قریب قریب اسی دور کی سورہ الشوری

Read more

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس: جیت کس کی ہوئی؟

سپریم کورٹ کے دس رکنی بنچ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کے خلاف مس کنڈکٹ کا صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دیا ہے۔ جج صاحب کو جاری ہونے والے سپریم جوڈیشل کونسل کے شو کاز نوٹس کو بھی ناکارہ قرار دیا گیا ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دس رکنی بنچ نے البتہ انکم ٹیکس کمشنر کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ اور بچوں سے برطانیہ میں خریدی گئی املاک کے بارے

Read more

کرونا بجٹ اور ہمارا جگاڑ

لطیفہ مشہور ہے کہ ایک دفعہ امریکی صدر کے کچھ نمائندے پاکستان آئے تو ان کو مختلف صنعتوں اور جگہوں کی سیر کروائی گئی۔ ان کا مقصد یہ پتا کرنا تھا کہ اتنے مشکل حالات کے باوجود یہ ملک کس طرح سروائیو کر رہا ہے۔ وطن واپسی پر جب صدر نے ان سے رپورٹ مانگی تو انہوں نے بتایا کہ پاکستانیوں نے تو اپنی ہر چیز جگاڑ پر چلائی ہوئی ہے۔ صدر نے پوچھا کہ جگاڑ کیا ہوتا ہے تو وفد نے جواب دیا ہمیں یہ تو نہیں پتا لیکن ہم جس جگہ بھی گئے تو ہمیں یہ ہی بتایا گیا کہ جگاڑ لگایا ہوا ہے۔

پھر جب امریکی صدر نے کہا کہ آپ نے حکومت سے پوچھا نہیں کہ جگاڑ ہوتا کیا ہے؟ اور آپ نے پاکستانی حکومت سے یہ مطالبہ نہیں کیا کہ یہ جگاڑ ہمیں دے دیں۔ وفد نے جواب دیا کہ ہم نے حکومت سے جگاڑ مانگنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن انہوں نے جواب دیا کہ ہم آپ کو کیسے دے دیں ہم نے تو خود اپنی حکومت جگاڑ پر چلائی ہوئی ہے۔

Read more

جامعات میں قرآن پاک کے ترجمہ کا فیصلہ

پاکستان جیسے ملک میں مذہب کا کاروبار خوب چمکتا ہے۔ مذہب سے تعلق رکھنے والی درس گاہیں ہوں، درگاہیں ہوں یا خانقاہیں ;انہوں نے ہمیشہ خوب ترقی کی اور پھیلتی پھولتی رہی ہیں۔ پہلے تو ہمارے جید علمائے کرام، مذہبی سیاستدانوں اور سماجی خدائی فوجداروں نے نظریۂ پاکستان ایجاد کر کے اس میں خوب مذہب کا تڑکا لگایا۔ پاکستان کا مطلب کیا; لا الہٰ الا اللہ۔ جیسے مذہبی جذباتی نعرے ایجاد کر کے سادہ لوح مسلمانوں کو باور کروایا گیا

Read more

کیا تبدیلی کے سمندر میں پہلا پتھر پھینکا جا چکا؟

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ( مینگل ) کے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان اس گریٹ لندن پلان کا حصہ ہے جس کے تحت واشنگٹن پاکستانی سیاست میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و نفوذ کو روکنے کی غرض سے پہلے مرحلے میں پاکستان میں سیاسی قیادت کی تبدیلی چاہتا ہے، اس اہم سیاسی پیش رفت کو سنجیدہ سیاسی حلقے ٹھہرے ہوئے پانیوں میں پھینکا جانے والا پہلا پتھر قرار دے رہے ہیں جس کے

Read more

پاکستان میں خطاطی اور اشرف القلم فاؤنڈیشن

آکسفرڈ کانام لیں تو اسٹیفن ہاکنگ، ایم آئی ٹی کا نام لیں تو کوفی انان، ایچی سن کا نام لیں تو عمران خان، ییل کا نام لیں تو جارج ڈبلیو بش، پنجاب یونیورسٹی کانام لیں تو ڈاکٹر عبدالسلام اور جی سی یونورسٹی کانام لیں توعلامہ محمد اقبال ہمارے ذہن میں آ جاتے ہیں۔ یعنی کچھ جگہوں کو لوگوں سے اور کچھ لوگوں کو جگہوں سے ہی جانا جاتا ہے اور اسی طرح نسبتیں بدلتی رہتی ہیں کیوں کہ نسبت بڑی

Read more

ملالہ یوسفزئی کی آکسفورڈ سے گریجویشن پر دنیا بھر سے پیغامات

سنہ 2014 میں صرف 17 برس کی عمر میں امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی پاکستانی لڑکی ملالہ یوسفزئی نے اس سال اپنی اعلیٰ تعلیم برطانیہ کی مشہور آکسفورڈ یونیورسٹی سے مکمل کی ہے۔ 22 سالہ ملالہ کو اس موقع پر دنیا بھر سے مبارکباد موصول ہو رہی ہیں اور ان کی طرف سے ایک خصوصی پیغام 2020 میں تعلیم مکمل کرنے والے سب طلبہ کے لیے یوٹیوب نے جاری کیا ہے۔ جمعے کو ملالہ نے ٹوئٹر پر اپنے

Read more

ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے

عمران خان ’جاہل‘ قوم کا واحد اہل رہنما ہے جو ملک و قوم کے تمام مسائل کا ادراک رکھتا ہے اور انھیں حل کر سکتا ہے۔ ایسا بھی نہیں کہ پہلے اس ملک کو اہل حکمران نہیں ملے۔ فرق یہ ہے کہ ایک تو وہ ایک آدھ خوبی کے حامل ہوتے تھے اور دوسرا یہ کہ ان سب کے مشن ادھورے رہ گئے۔ خان صاحب میں ان سب عظیم حکمرانوں کے اوصاف یکجا ہیں اور یہ اس ملک کو منزل تک پہنچا کر دم لیں گے۔

اہل اور دیانت دار حکمرانوں کی فہرست میں سر فہرست ایوب خان ہیں۔ انھوں نے قوم کو احساس دلایا کہ تمھارا اصل مسئلہ غربت ہے۔ دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی اور تم ابھی تک غریب اور لاچار بیٹھے ہو۔ ایوب خان ایک ویژنری لیڈر تھے اور انھیں یہ کریڈٹ دیا جاتا ہے کہ انھوں نے معیشت مضبوط کی اور اتنی مضبوط کی کہ پاؤں پاؤں چلتا پاکستان بالآخر اپنے پیروں پر کھڑا ہو گیا۔ لیکن جونہی کھڑا ہوا دھڑام سے گرا اور دو ٹکڑوں میں بٹ گیا۔ پتہ چلا کہ اندر سے کافی کھوکھلا ہو چکا تھا۔ معاشی میک اپ بس ظاہری ٹیپ ٹاپ تھی۔

Read more

ریکارڈ ساز طارق عزیز

طارق عزیز صاحب سے آخری ملاقات اسلام آباد کے پارلیمانی لاجز میں غالباََ 1998میں ہوئی تھی۔وہ ان دنوں قومی اسمبلی کے رکن ہوا کرتے تھے۔ بہت کم لوگوں کو یاد رہا ہوگا کہ 1997کے انتخابات کے ذریعے اس ایوان میں آنے کے لئے انہوں نے لاہور کے ایک حلقے سے آج کے وزیر اعظم عمران خان صاحب کو شکست سے دو چار کیا تھا۔ بہرحال یہ آخری ملاقات لاہور ہی سے آئے ایک اور رکن اسمبلی میاں منیر صاحب کے

Read more

وبا کے دنوں میں جبری مشقت

وبا کے دنوں میں جبری مشقت، کوئی نئی بات نہیں۔ البتہ، اگر جبری مشقت میں گرفتار افراد کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے، جبری مشقت کی جہتیں بدل گئی ہیں، قانون کی بے بسی بڑھنے لگی ہے اور ریاست کے شہریوں سے تعلق پر سوال اٹھنے لگے ہیں، تو قابل فکر اور تشویشناک ہے۔ کرونا وبا کے دوران پاکستانی ریاست اور حکومت سمیت مقتدر اور پس دیوارفیصلہ سازی کا اختیار رکھنے والوں کے چہرے بے نقاب ہو گئے ہیں۔

Read more

احتساب کے نظام کی ناکامی

پاکستان کی سیاسی تاریخ کا جائزہ لیں تو یہاں احتساب کا عمل سیاسی جماعتوں سمیت سیاسی اور فوجی حکومتوں کے درمیان ایک بڑے سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال ہوا ہے۔ عمومی طور پر حکمرانی کے نظام میں موجود لوگوں نے اس احتساب کے نظام کو شفاف بنانے کی بجائے اسے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا۔ یہ ہی وجہ ہے کہ یہاں احتساب کا نظام اپنی شفافیت اور ساکھ کو قائم کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوا۔

Read more

وزیر اعظم کو وزیر اعظم ہونے کا یقین کیسے دلائیں

پاکستان جناب عمران خان صاحب نے قوم سے کتنا سچ بولا یا قوم سے کیے گئے وعدوں کے مطابق کوئی عملی قدم بھی اٹھایا یا نہیں، ان سے صرف نظر کرتے ہوئے ان کی یہ بات لائق تحسین بھی ہے اور قابل داد بھی کہ انھوں نے اپنی ذات کے متعلق جب بھی کچھ کہا ہمیشہ سچ کہا اس لئے باقی پورے نہ ہونے والے وعدے اور دعوے اپنی جگہ، ان کی حقیقت پسندی کے آگے سارے وعدے اور دعوے

Read more

کورونا سے کورونا تک!

اس وقت پوری دنیا میں کورونا سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں۔ انتہائی ترقی یافتہ ممالک کی معیشتوں کا برا حال ہو چکا ہے امریکہ جیسے ملک میں کروڑوں افراد بے روزگاری کے بھنور میں پھنس چکے ہیں۔ یہی حالات اٹلی ’فرانس‘ جرمنی ’برطانیہ اور جاپان جیسے ممالک کے بھی ہیں لیکن ان ممالک میں عوام اور معیشت کو بچانے کے لئے یہ ممالک سر جوڑ چکے ہیں جنوبی کوریا‘ اٹلی ’چین اور نیوزی لینڈ جیسے ممالک اپنے بہترین عملی اقدامات

Read more

ٹیکس فری وفاقی بجٹ میں ریلیف کے لیے سراپا احتجاج عوام

2011 کا سال تھا بجٹ کی تیاری بڑی زور شور سے جاری تھی، معاشی مسائل بھی بہت تھے، دہشتگردوں کے خلاف سوات آپریشن جاری تھا ملک میں امن وامان کی صورتحال خاصی تشویشناک تھی، بجٹ کی تیاری اس وقت بھی آئی ایم ایف سے امپورٹڈ یہی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ صاحب کر رہے تھے فرق صرف اتنا تھا کہ وہ اس وقت پیپلز پارٹی کے منتخب سینیٹر کی حیثیت سے وزیر خزانہ بنے تھے مگر نوکری آئی ایم ایف

Read more

کشمیر یوں کے مطالبہ آزادی کی سیاسی نمائندگی؟

مقبوضہ کشمیر میں دونوں حریت گروپ، اس میں شامل رہنماؤں کا یہی کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان آزاد ی کی مزاحمتی تحریک چلا رہے ہیں، ہم ان کی سیاسی شعبے میں نمائندگی کر رہے ہیں۔ حریت میں اتفاق و نا اتفاقی کے کئی دور دیکھنے میں آئے، کئی بار تو خرابیاں یوں نمایاں ہوئیں کی عوامی حلقوں کی طرف سے بھی کشمیریوں کی تحریک کی سیاسی نمائندگی کے طریقہ کار اور معیار کو بہتر بنانے کا مطالبہ سامنے آتا رہا۔

Read more

عمران خان: سمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد  سمارٹ خود احتسابی کی طرف

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس کیس میں سرکار کے وکیل فروغ نسیم نے   دعویٰ کیا ہے کہ  وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ان کے  نام سے  بیرون ملک کوئی جائیداد موجود ہو تو اسے نیلام کرکے پیسہ قومی خزانہ میں جمع کروا دیا جائے۔ فروغ نسیم کو وزیر اعظم کی  یہ  خواہش  بیان کرنے کی ضرورت یوں پیش آئی کہ گزشتہ روز  سپریم کورٹ  کے دس رکنی بنچ کے نام ایک خط میں جسٹس   قاضی فائز عیسیٰ نے  انکشاف

Read more

اے آر وائے کا مذاق اڑانے پر وسیم بادامی کو ڈانٹ پڑنا

مجھے فائنل پروگرام سے پہلے سن گن مل گئی تھی کہ ظہیر عباس کو آخری پروگرام کے بعد چینل کی طرف سے جو چیک دیا جانا ہے، اس کی ادائی کا کوئی امکان نہیں۔ بل کہ چینل کے کچھ بڑے ٹھٹھا اڑا رہے تھے کہ ظہیر عباس یونھی لوٹائے جائیں گے تو کیا دیکھنے لائق منظر ہو گا۔ اب ہونا یہ تھا کہ آخری شو رات گئے ختم ہوتا۔ ظہیر عباس پروڈیوسر (مجھ سے چیک کا پوچھتے۔ پروڈیوسر) میں جواب دیتا، اکاؤنٹ تو شام پانچ بجے کلوز ہو جاتا ہے، کل صبح کال کیجیے گا۔ یہاں میں اس کا نام نہیں لوں گا، جس نے مجھے کہا، ظہیر عباس کو کال کر کے یقین دلا دو کہ آخری روز چیک ضرور مل جائے گا۔ آصف اقبال، کہ جن کے سامنے جاوید میاں داد جیسے لیجنڈ بھی دبتے ہوں، ظہیر عباس انھیں فقط آصف کہ کر مخاطب کیا کرتے تھے۔ اور کئی بار آصف سے نہایت بے تکلفی سے گزشتہ ’سانجھی وارداتوں‘ کا ذکر کر جاتے۔ ”تمھیں وہ دن یاد ہے، جب وہ“ ؟ ۔ ۔ وہ بھول جاتے کہ ہم وہاں موجود ہیں۔ جب آصف اقبال کے چہرے پر چھائی سنجیدگی میں ذرا تبدیلی نہ آتی، تو ظہیر سمجھ جاتے یہ تخلیے کی بات ہے، بچوں کے سامنے کرنا مناسب نہیں۔

Read more

کورونا کے ساتھ جینا ہے یا مرنا ہے؟

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ ہمیں اب کورونا کے ساتھ جینا پڑے گا لہذا اپنا خیال خود رکھیں۔ ریاست ماں ہے مگر بچوں کا خیال رکھنے سے قاصر ہے۔ لیکن تذبذب کی شکار حکومت اقدامات سے اب لگ رہا ہے کہ کورونا کہ ساتھ جینا نہیں مرنا پڑے گا۔ اب کورونا گلی گلی، نگر نگر پہنچ کر اپنے پنجے گاڑ رہا ہے۔ ڈر اور خوف نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ وجہ کورونا ہو یا کچھ اور زندگی میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے انتقال کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ ہر طرف سے افسوسناک خبریں۔ اور ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسا تاثر مل رہا ہے کہ معاملہ ریاست کے بس سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔ ایسے میں عوام کس ماں سے دلاسے اور تسلیاں تلاش کریں؟

لبرٹی مارکیٹ کے تاجروں میں کورونا پھیل گیا بعض دکانیں بند کر کے بیٹھ گئے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق 10 سے 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ان میں ایسے لوگ بھی تھے جو کورونا کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے تھے۔ تلس پورہ میں 60 سالہ محمد سلیم انتقال کر گئے۔ مغلپورہ رام گڑھ کے علاقے میں 30 سالہ عمر سانس کی تکلیف اور ٹائیفائڈ کی وجہ سے انتقال کر گیا مگر کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا اور نہ حکومت نے موت کی وجہ جاننے کی کوشش کی۔ اس کے ایک سالہ بیٹے کی اسی دن سالگرہ تھی جس دن وہ اس دنیا سے چلا گیا۔ اس کے غمزدہ باپ اور بیوہ سے پوچھیں کہ ’مدینہ کی ریاست‘ ان کے جوان بیٹے اور خاوند کی جان بچانے میں کیسے ناکام رہی۔

Read more

نواز شریف اور جہانگیر ترین مین کیا چل رہا ہے؟

پنجاب اسمبلی کے جاری حالیہ بجٹ سیشن کے دوران کوئی بڑا سیاسی دھماکہ ہو سکتا ہے جس کی بنیاد اس وقت لندن میں موجود پی ٹی آئی کے ”باغی“ رہنما، ماضی میں وزیراعظم کے سب سے قریبی سیاسی دوست جہانگیر ترین کی ایک ممکنہ پریس کانفرنس یا میڈیا ٹاک ہوگی جس کے نتیجے میں پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد ملک کے اس سب سے بڑے صوبے میں سیاسی تبدیلی خارج از امکان نہیں۔

Read more

عمران خان پر مرنے والی لڑکیوں کے قصے اور ظہیر عباس کی جنت

جون 2009 ء ہی میں اے آر وائے ون ورلڈ کا نام، اے آر وائے نیوز کر دیا گیا، جب ہم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2009 ء کی کوریج میں مصروف تھے۔ عبد القادر پی سی بی میں چیف سلیکٹر کے عہدے پر اور یونس خان پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے۔ یاد نہیں رہا ٹورنامنٹ کا وہ کون سا میچ تھا، جس میں پاکستان کو شکست ہوئی تھی، اور یونس خان کے ٹی 20 کھلائے جانے پر اعتراضات بڑھ گئے تھے۔ نیز عبد القادر کی ٹیم سلیکشن پر تنقید ہوئی تھی۔ اس وقت ہم پری میچ کمنٹری کے لیے اسٹوڈیو میں داخل ہوئے ہی تھے کہ عبد القادر کے استعفے کی خبر آ گئی۔ آصف اقبال نے مجھے ہدایت دی کہ پروگرام میں جاوید کا بیپر لو۔ آن لائن جانے سے پہلے کی افراتفری تھی۔ میاں داد پی سی بی کے ڈائریکٹر یا کچھ ایسے عہدے پر تھے۔ بعد میں اس عہدے کا ذکر میرے سننے میں نہیں آیا۔

Read more

کیا ملک میں جمہوریت کا مقدمہ مضبوط ہو رہا ہے؟

گزشتہ جمعہ کو قومی اسمبلی میں ’کورونا بجٹ‘ پیش کرنے کے بعد سے کابینہ کے معزز اراکین نے ملکی معیشت کی بحالی میں حکومت کی اعلیٰ کارکردگی کے قصے سنائے ہیں۔ تحریک انصاف کے زعما عوام کو مسلسل یہ باور کروانے پر مصر ہیں کہ اگر یہ کورونا وبا بیچ میں نہ آجاتی تو پاکستان اس وقت عمران خان کے ’ویژن‘ کے مطابق جنت نظیر خطہ بن چکا ہوتا۔ اس کے بعد ایک’ لیکن‘ ہوتی ہے اور درجنوں عذر تراش

Read more

مراجعت اور پیش قدمی کا موقع

تب وہ تیس سال کا کم عمر اور خوبرو نوجوان تھا وہ گیند کو اپنی پینٹ پر مسلنے کے بعد مڑ کر دوڑ لگاتا تو اس کے لمبے لمبے بال ایک انداز دلربائی کے ساتھ ہوا سے جھولتے رہتے وہ کسی صحرائی ہرن کی مانند دوڑتا اور وکٹوں کے پاس پہنچ کر چیتے کی طرح جمپ لگا کر برق رفتار گیند مخالف بیٹسمین کی طرف اچھال دیتا جس کی نہ سمجھ آنے والی سوئنگ سے دنیائے کرکٹ کے خوفناک بلے بازوں گواسکر سے گریگ چیپل اور رچرڈ سے بوتھم تک ایک بے بسی کے ساتھ اپنی وکٹیں اڑتے دیکھتے۔

اسی منظر نامے سے عمران خان شہرت اور رومانویت کی ایک دیوتائی حیثیت لے کر ابھرے۔
بعد میں اسی شہرت کو مد نظر رکھ کر عمران خان کا رخ سیاست کی طرف موڑ دیا گیا۔

Read more

جہانگیر ترین اور نواز شریف میں ملاقات کا امکان روشن: جہانگیر ترین نے نواز شریف کی شرائط پر غور شروع کر دیا

پنجاب اسمبلی کے جاری حالیہ بجٹ سیشن کے دوران کوئی بڑا سیاسی دھماکہ ہوسکتا ہے جس کی بنیاد اس وقت لندن میں موجود پی ٹی آئی کے ” باغی ” رہنما ، ماضی میں وزیراعظم کے سب سے قریبی سیاسی دوست جہانگیر ترین کی ایک ممکنہ پریس کانفرنس یا میڈیا ٹاک ہوگی جس کے نتیجے میں پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد اور ملک کے اس سب سے بڑے صوبے میں سیاسی تبدیلی خارج از

Read more

’’حفیظ شیخ کے بجٹ ‘‘ پر خواجہ آصف کا طیش

خواجہ آصف صاحب جب طیش میں آجائیں تو رونق لگادیتے ہیں۔پیر کی سہ پہر گزشتہ ہفتے حماد اظہر کی جانب سے پڑھی آئندہ مالیاتی سال کے لئے ڈاکٹر حفیظ شیخ کی تیارکردہ مالیاتی تجاویز پر قومی اسمبلی میں بحث کا آغاز ہوا۔اس بحث کا آغاز ہمیشہ قائد حزب اختلاف کرتے ہیں۔شہباز شریف صاحب مگر کرونا کی زد میں آنے کی وجہ سے ان دنوں خود کو گھرمیں بند کئے بیٹھے ہیں۔خداانہیں جلد شفایابی عطا فرمائے۔ ان کی عدم موجودگی میں

Read more

خاتون اول بشری بی بی کے خلاف نا زیبا الفاظ شرمناک ہیں: عبد العلیم خان

تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے خاتون اول بشریٰ بی بی کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون اول کے خلاف نازیبا الفاظ شرمناک ہیں جن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ایسا کرنے والا کوئی بھی شخص تحریک انصاف یا کسی حکومتی عہدےکا اہل نہیں۔ وزیراعظم عمران خان اوران کے اہل خانہ ہمارے لئے نہایت قابل احترام ہیں ان کے خلاف کسی بھی قسم کی غیراخلاقی بیان بازی ناقابل

Read more

کرونا وائرس: ہم اور ہماری بے حسی

جی ہاں بالکل چائنا میں کورونا چمگادڑ کھانے کی وجہ سے آیا، امریکہ میں اس عذاب کی وجہ امریکہ کا مسلم ممالک پر کیے جانے والا ظلم تھا، انڈیا اس موذی مرض کا شکار کشمیریوں پر جاری بربریت کی وجہ سے ہوا۔ لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ جناب ہم تو مسلمان ہیں الحمدللہ نہ ہم نے چمگادڑ کھائے نہ ہی پاکستان نے دوسرے ممالک پر ایٹمی ہتھیار چلائے، نہ ہی کشمیر یا کسی اور ملک پر مظالم ڈھائے۔

Read more

عالمی مالیاتی ادارے ترقی پذیر معیشتوں کو تباہ کر رہے ہیں

جنگ عظیم دوئم کے ساتھ یورپ اور کسی حد تک امریکہ کی معیشتیں بھی زمیں بوس ہو گئیں۔ یہ طویل جنگ کیونکہ یورپ میں لڑی گئی تھی اس لئے معاشی اور اقتصادی نقصانات بھی یورپی ممالک کے زیادہ ہوئے۔ ان تباہ کن معاشی نقصانات اور آیندہ آنے والی بے روزگاری کو مد نظر رکھتے ہوئے۔ جنگ ختم ہونے سے ایک سال پہلے ہی۔ یعنی جولائی 1944 میں دنیا کی 44 اقوام نے جو براہ راست اس جنگ میں ملوث نہیں تھیں۔

Read more

عوام دوست بجٹ 2020ء

وفاقی حکومت نے 12 جون کو اپنا دوسرا سالانہ ”عوام دوست“ بجٹ پیش کر دیا جس کا حجم 60,295 ارب روپے رکھا گیا ہے اور حسب معمول ایوان میں اپوزیشن جماعتوں نے بینرز اٹھا کر احتجاج ریکارڈ کروایا کہ یہ بجٹ عوام دوست ہونے کی بجائے عوام دشمن ہے۔ سوشل میڈیا سمیت دیگر ابلاغ کے ذرائع پر جن موضوعات کو سب سے زیادہ تنقیدکا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ تعلیم اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ ہے۔ ہر

Read more

تحریک انصاف کے نوجوان کارکنوں کی خوبیاں

آپ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو بطور مثال لے لیجیے۔ ان کے ساتھ آپ کے ہزار اختلافات ہوسکتے ہیں آپ ان کی باتوں پر لعنت بھیج سکتے ہیں۔ ان کے ساتھ علمی باتیں نہ ہونے کے برابر ہیں اور دلیل جس چیز کا نام ہے یہ لوگ ان کے قریب سے بھی نہیں گزرتے۔ آپ یقین کیجیئے یہ لوگ بحث کے دوران لڑنے پر اتر آتے ہیں اور کبھی کبھار تو لاتوں، گھونسوں اور مکوں سے بھی کام چلا

Read more

حکمرانی کا بحران

پاکستان کی سیاست اور جمہوریت میں ایک بنیادی مسئلہ حکمرانی کے بحران کا ہے۔ سب اس نکتہ پر متفق ہیں کہ لوگوں کے مفادات کے تناظر میں حکمرانی کے بحران نے عام آدمی سمیت تمام طبقات کو ایک بڑی مشکل سے دوچار کیا ہوا ہے۔ حکمرانی کے بحران میں چند پہلو بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں جن میں وسائل کی منصفانہ تقسیم، وسائل کی شفافیت کی بنیاد پر مختص کرنا، سیاسی، سماجی، انتظامی ومعاشی ترجیحات کی درست نشاندہی اور منصوبہ

Read more

کرکٹر آصف اقبال سے میرا سوال اور ان کی حیرانی

ٹی 20 ورلڈ کپ 2009 ء کی افتتاحی تقریب کے بعد ایک ہی میچ تھا۔ ہم پری میچ شو کر آئے تھے اور پوسٹ میچ تبصرے کے لیے دو تین گھنٹے کا وقفہ تھا۔ ظہیر عباس کسی کام سے چلے گئے کہ شو سے پہلے لوٹ آئیں گے۔ جب کہ ڈائریکٹر شیخ سعید، میں اور آصف اقبال بورڈ روم میں آ کے بیٹھ گئے۔ یہ پہلی بار تھا کہ آصف اقبال صاحب سے سکون کے لمحو‍ں میں بات ہو سکتی تھی۔ چھریرے بدن کے آصف اقبال بہت نرم لہجے میں، ٹھیر ٹھیر کے بات کرتے ہیں۔ ایسے میں ان کی شخصیت کا سحر دو چند ہو جاتا ہے۔ میں انھیں محض ایک کرکٹر سمجھ کر کرکٹ پہ بات کر رہا تھا۔ ان سے منسوب قصوں کا ذکر کر رہا تھا۔ کرکٹ سے میرا لگاؤ دیکھ کر وہ خوش تھے۔ میں ایسے بے تکلف ہو رہا تھا، جیسے ان کے بعد کرکٹ پر ایک میں ہی اتھارٹی ہوں۔ اس دوران میں، میں نے پوچھ لیا:

”سر! آپ آج کل کیا کرتے ہیں“ ؟

Read more

معاشی وبا اور آئی ایم ایف کی بے اثر دوا

وفاقی بجٹ پیش کئے جانے سے ایک روز قبل 11 جون کو عالمی مالیاتی اداروں کے کارندے اور پاکستان کی تبدیلی سرکار کے مشیر خزانہ محترم حفیظ شیخ نے با جماعت پریس کانفرنس کی۔ خیال تھا کہ وہ ملکی معیشت کی قبل از اور مابعد کرونا صورتحال اور معیشت کے متعلق مختلف گوشوں کے متعلق اپنی ماہرانہ رائے اور حکومتی پالیسی کے معاشی خدوخال کی وضاحت فرمائیں گے بلاشبہ جناب حفیظ شیخ اپنے سبجیکٹ (سرمایہ دارانہ استحصال) کے تمام رموز

Read more

تحریک انصاف حکومت کی عملداری آخر کہاں تک ہے

پریس کانفرنس کرتے ہوئے درجن بھر سرکاری ترجمانوں میں سے ایک غیر منتخب سرکاری ترجمان سندھ حکومت کو گورننس بہتر کرنے کے مشورے دے رہے تھے تو اس وقت ٹی وی چینلز پہ یہ خبر بھی چل رہی تھی کہ نیازی سرکاری کی اٹھارویں ترمیم کے بعد جس چوبیس کلومیٹر رقبہ پہ مشتمل وفاقی دارالحکومت، میں حکومتی عملداری ہے وہاں ان کی اپنی گورننس کا حال یہ ہے کہ پچھلے پانچ دنوں سے نوے فیصد پیٹرول پمپ بند ہو چکے ہیں اور عوام پیٹرول کے ایک ایک لیٹر کے لیے دھکے کھاتے پھر رہے ہیں۔ چینی سمیت تمام اشیاء ضروریہ کی قیمتیں اس طبقے کی قوت خرید سے باہر ہیں جن کے درد میں خان صاحب نے لاک ڈاؤن ہٹا کر ملک کو کورونا کے پھیلاؤ کی بدترین صورتحال سے دوچار کر دیا جس کی وجہ سے اموات کی شرح خطرناک حد تک بڑھتی جا رہی ہے۔

تحریک انصاف کی حکومت نے، جب عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پچھلی کئی دہائیوں کی سب سے کم تر سطح پہ ہیں تو اپنے عوام

Read more

کورونا کا حکیمی اور عمرانی علاج

مجھے پورا یقین تھا کہ یہ لوگ جو گھروں پر تراویح نمازوں کی باجماعت ادائیگی کر کے اللہ کو اپنی پر خلوص عبادت کے ذریعے راضی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اللہ ان کی ضرور سنے گا۔

عشق میں ڈوب کر بے خطر یوم توبہ کو اللہ سے گڑگڑا کر اپنی خطاؤں کی معافی مانگنا آخر ایسی کون سے خطا ہے کہ جو رب ان کی اجتماعی توبہ اور عبادات قبول نہ کرے۔ نمرود کی آگ ٹھنڈی ہوئی تھی، کرونا بھی بھسم ہو گا۔

Read more

عمران خان، ڈاکٹر الف نون اور پیجو نائی

گلی میں میں ڈھول کی آواز آ رہی تھی، گاؤں دیہاتوں میں آج بھی گھروں کے دروازے سارا دن کھلے ہی رہتے ہیں، بس برائے نام ایک پردہ وغیرہ ہی لٹکا ہوتا ہے یا پھر وہ بھی نہیں۔ پنوں مراثی ڈھول کی تھاپ کے ساتھ ساتھ ہر گھر میں ایک ایک پمفلٹ بھی پھینکتا جا رہا تھا۔

اس وقت ہمارے لیے مارکیٹنگ کا یہ طریقہ بالکل نیا تھا۔ اس سے پہلے ایک مرتبہ ہم نے یہ دیکھا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی دوسری حکومت سے پہلے ہیلی کاپٹر سے انتخابی پمفلٹ پھینکے گئے تھے اور ہم کھیتوں میں نوٹوں کی طرح انہیں پکڑنے کے لیے بھاگتے رہے تھے۔

پنوں مراثی ہر ایک کو خوشخبری سنا رہا تھا کہ ساتھ والے محلے میں ڈاکٹر الف نون آ گئے ہیں۔ اس پمفلٹ پر ڈاکٹر صاحب کے نام کے ساتھ ایم بی بی ایس، ایم ایس اور کئی دیگر ڈگریوں کے نام بھی لکھے ہوئے تھے، جو ہم میں سے کسی کو بھی نہیں پتا تھے۔

Read more

ملنا آصف قبال اور ظہیر عباس سے

جیسا کہ ذکر ہو چکا، انیق احمد اپنے پروگرام ’آغاز‘ کے لیے مجھے پروڈیوسر رکھنے کو چینل مالکوں تک سے جا ملے تھے۔ لیکن اسی دوران میں، میں انھیں اپنے استعفے کی خبر دے چکا تھا۔ اب میں نے ان کی چاہ کے مطابق ’آغاز‘ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ میں نے اس پروڈیوسر سے بات کی، جو مجھ سے پہلے ’آغاز‘ کے معاملات دیکھتا تھا تا کہ انیق احمد اور پروڈیوسر کے درمیان جو مسائل پیدا ہوتے ہیں، انھیں سمجھوں۔ میں یہ ذکر بھی کر چکا، انیق احمد اس پروگرام کی ایڈٹنگ خود کرواتے تھے، تو میں نے انیق بھائی سے یہ کہا، پروگرام کی ایڈٹنگ میں کرواؤں گا، آپ فائنل کٹ دیکھ لینا۔ وہ اس پہ رضا مند ہو گئے۔ بعد میں یہ شو ’لائیو‘ ہونے لگا۔ انیق احمد کے تاثرات نہ جانے کیا ہوں، اس شو کو کرتے مجھے ان سے ایک دن بھی پرابلم نہیں ہوئی۔ میں نے شو کے سیٹ میں تھوڑی بہت تبدیلیاں کروائیں اور لائٹنگ میں بھی تبدیلی لے آیا۔

Read more

منفی شرح نمو ایک نئی تاریخ مرتب کرے گی

گزشتہ جمعہ کی سہ پہر میں نے ڈاکٹر حفیظ شیخ کے تیار کردہ بجٹ کو حماد اظہر کی زبانی اپنے کمرے میں اکیلے بیٹھ کر ٹی وی کے ذریعے سنا۔ معاشیات کے علم کی بابت قطعی جاہل مجھ جیسے شخص کو اعدادوشمار کی بنیاد پر اٹھائی کہانی سمجھ ہی نہیں آئی۔حماد اظہر کی پڑھی ایک گھنٹہ لمبی تقریر کو سنتے ہوئے البتہ کئی بار ’’سوت نہ کپاس کولہو سے لٹھم لٹھا‘‘ والا محاورہ یاد آتا رہا۔ پاکستان ٹیلی وژن کو

Read more

مزید سخت مالی سال!

کورونا زدہ ماحول میں 2020-21 ء کے لیے 7.3ٹریلین روپے پر مشتمل قومی بجٹ پیش کر دیا گیا۔ ویسے تو اس پر بڑا فخر کیا جا رہا ہے کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا لیکن چونکہ تاریخی طور پر بجٹ محض اعداد وشمار کا گورکھ دھندا بن کر رہ گیا ہے اس لیے قوم پر نئے ٹیکس نہ لگا کر جو ’’احسان عظیم‘‘ کیا گیا ہے، اس پر زیادہ شادیانے بجانے کی ضرورت نہیں۔ ویسے بھی پاکستان

Read more

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دم توڑتی سیاست

سیاحت کے شعبے کو دوبارہ کھولنے کے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے اس کاروبار سے وابستہ افرد نے خوشی کے شادیانے بجائے ۔ اگرچہ طبی ماہرین کی رائے عمومی طور پرا س کے برعکس ہے لیکن لوگ بے روزگاری اور قرضوں تلے دب کر مرنے سے کورونا سے مقابلہ کرنے کا خطرہ مول لینا بہتر خیال کرتے ہیں۔ پاکستان کے شمالی علاقوں اور خاص طور پرآزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کی

Read more

میرے (دانت) درد کو جو زبان ملے

میں نے ایک ہفتہ قبل جاوید ہاشمی صاحب کی نئی تصنیف ”زندہ تاریخ“ پڑھنا شروع کی۔ اب تک 450 صفحات پڑھ چکا ہوں۔ ان 450 صفحات میں سے تقریباً 300 صفحات پہ معمولات جیل و دانت کے درد اور دانت کی جراحی اور اس سے گزرنے والے کرب کی روداد درج ہے۔ اس کا میں نے اتنا اثر لیا کہ میری اپنی داڑھ میں درد شروع ہو گیا ہے اور تا حال جاری ہے۔ آپ شاید اسے حسن اتفاق کہیں لیکن میں اس سے اتفاق نہیں کرتا۔ کیونکہ دانت کا درد نہ ہی حسین ہے اور نا ہی حسن اتفاق کے زمرے میں آتا ہے۔

آج کل میری تعیناتی بلوچستان کے ایک دور افتادہ علاقے میں پاکستان ایران بارڈر پر ہے جس کا نام تفتان ہے۔ یہ ضلع چاغی کی سب تحصیل ہے۔ ضلع چاغی کو کئی حوالہ جات کے اعتبار سے منفرد مقام حاصل ہے۔ مثلاً یہ وہ جگہ ہے جہاں پہ پاکستان نے 28 مئی 1998 کو پانچ ایٹمی دھماکے کیے۔ دوسرا یہ کہ یہ ضلع رقبہ کے لحاظ سے نا صرف بلوچستان کا سب سے بڑا ضلع ہے بلکہ پاکستان کا بھی سب سے بڑا ضلع ہے اور اس کا رقبہ 44748 مربع کلومیٹر ہے۔ تیسرا یہ کہ یہ پاکستان اور بلوچستان کا واحد ضلع ہے جس کا بارڈر دو ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران کے ساتھ لگتا ہے۔

Read more

اب کچھ بھی کر لیا جائے کچھ ہونے کا نہیں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیے سختی سے کام لیا جائے گا اور خلاف ورزی کی مرتکب مارکیٹوں، فیکٹریوں، ملوں، کارخانوں حتیٰ کہ رہائشی کالونیوں تک کو بند کر دیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ کورونا کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے اور جولائی میں اس میں مزید اضافہ ہوگا جس سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر عمل کرنا بے حد ضروری ہوگیا ہے، حکومت اب ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیے سختی سے کام لے گی جس کی روزانہ کی بنیاد پر مجھے رپورٹ بھی دی جائے گی اور یہ کہ میں وزیراعظم ہاؤس سے اس تمام عمل کی خود نگرانی کروں گا۔

Read more

سماجی فاصلے کی ہدایت اور بے عملی تصویر

سماجی فاصلے کا جو مذاق ہم لوگ اڑاتے ہیں شاید ہی دنیا میں کوئی قوم ایسا کرتی ہو۔ دنیا میں جن اقوام نے سماجی فاصلے پر عمل کیا تو مثال قائم کر دی اور جن نے مخالفت کی تو کھلے عام اس کا اظہار بھی کیا کہ وہ ایسی کسی حکمت عملی پر نہ تو یقین کرتے ہیں اور نہ ہی اس پر عمل۔ مشایدے میں یہ بھی آیا کہ دنیا کی بیشتر آبادی نے کرونا کی وبا کو مذہب

Read more

امریکہ سے ٹرمپ کی عاقبت نااندیشی کے علاوہ بھی کچھ سیکھا جا سکتا ہے؟

دنیا کی آبادی کو صرف کورونا وائرس سے  ہی خطرہ لاحق نہیں ہے،  متعدد  لیڈروں نے اس وبا  کو سیاسی مقبولیت کا ہتھکنڈا بنا کر بظاہر عوام دوستی لیکن درحقیقت   اپنے لوگوں کو موت کی  طرف دھکیلنے کا اہتمام کیا ہے۔  ایسے عاقبت نااندیش لیڈروں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام سر فہرست ہے لیکن برازیل کے صدر بولسونارا اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان  بھی ان کے مد مقابل ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 

Read more

پاکستان اسٹیل ملز کا سانحہ: قصور وار کون؟

پاکستان میں وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری اور ملازمین کو گولڈن شیک ہینڈ کی پیشکش کے ساتھ ملازمت سے برخاست کرنے کا فیصلہ ہزاروں افراد کے لیے شدید پریشانی اور بے یقینی کا سبب بنا ہے۔ قریب دس ہزار ملازمین جنہیں اپنی نوکریوں سے ہات دھونا پڑے گا، سندھ حکومت کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت سے بھی سخت ناراض ہیں۔ ادھر ایک ایسے وقت میں جب اسٹیل ملز کے موجودہ ملازمین کو اپنا مستقبل تاریک

Read more

ہم سنتھیارچی کو دیکھیں یا تیل کوئلے کا حساب کریں

جب ہمارے وزیراعظم عمران خان صاحب اقتدار میں آئے تو انہوں نے انٹرویوز میں کئی مرتبہ یہ فرمایا تھا کہ ہمیں خدا نے کوئلے کے وسیع ذخائر سے نوازا ہے اور ماضی کی حکومتوں نے اس طرف توجہ نہیں دی۔ اور اب اس طرف توجہ دی جائے گی۔ اور اس کے ساتھ سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ صاحب نے بھی فرمایا تھا کہ تھر میں کوئلے کو استعمال میں لانے کے منصوبے نے پاکستان کو بدل کر رکھ

Read more

پنجاب (اسمبلی) نہیں جائوں گا

میرا نام چودھری نثار علی خان ہے برگیڈئیرفتح خان کے ہاں 31 جولائی 1954ء تھانہ چونترہ کے چکری (چکر نہیں) گاﺅں میں پیدا ہوا، آرمی برن ہال کالج اور ایچیسن کالج لاہور پڑھتا رہا، میں نے پارلیمنٹ میں آنکھ کھولی تھی کیونکہ میں صرف 31 سال کا تھا جب قومی اسمبلی کا الیکشن جیتا اور 1985 کے غیر جماعتی الیکشن میں بھی کامیاب ٹھہرا تھا۔ 1988 میں سائنس و ٹیکنالوجی کا وفاقی وزیر، پہلی اوردوسری نواز کابینہ میں پٹرولیم اورقدرتی

Read more

جولائی کے آخر تک پاکستان میں 10 سے 12 لاکھ کرونا متاثرین ہوسکتے ہیں: اسد عمر

پاکستان کے وفاقی وزیر اسد عمر نے اسلام آباد میں اتوار کو ایک پریس کانفرنس سے مخاطب ہوتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر حالات اسی طرح رہے تو جولائی کے آخر تک ملک میں 10 سے 12 لاکھ متاثرین ہوسکتے ہیں۔

Read more

کورونا کی تنہائی اور کنفیوژن

گورنمنٹ کرے تو کیا کرے؟ لوگ کریں تو کیا کریں؟ عوام کرے تو کیا کرے؟ اس وقت ملک بھر میں کورونا مریضوں کا شدید امتحان ہے۔ لاہور میں لوگوں نے بداحتیاطی کی تمام حدیں پھلانگ دیں۔ اس وقت سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال کی سکت ختم ہو گئی ہے۔ کچھ دنوں سے کوئی دلاسا دینے والا نہیں رہا۔ ایک عجب سی تشنگی سی چھا گئی ہے ہر طرف۔ کتابوں میں پڑھا کرتے تھے زندگی ایک معمہ ہے نہ سمجھ میں آیا ہے نہ آئے گا۔

Read more

نیا بجٹ: عوام کو سرمایہ داروں کے رحم و کرم پر چھوڑنے کا اعلان

وفاقی وزیر صنعت و قومی پیداوار حماد اظہر اور وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی حکومتی ذمہ داری سے انکار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سرکاری شعبہ میں روزگار کے مواقع پیدا نہیں کئے جاسکتے البتہ نجی شعبہ کو محاصل اور ٹیکس میں چھوٹ دینے کے علاوہ رعایتی قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ صنعت کار اور تاجر نوجوانوں

Read more

تمہیں خیال ذات ہے، شعور ذات ہی نہیں

اس وقت پاکستان بھی علم، عقل اور عمل کے بحران سے گزر رہا ہے۔ گزشتہ 70 سالوں میں جو بھی لوگ پاکستان کے حکمران رہے ان کے پاس شور کرنے کو بہت کچھ تھا مگر شعور نہ تھا۔ جب پاکستان بنا تو یہ مسلمانوں کے شعور کی وجہ سے بنا اور اس وقت کے لوگوں کے پاس عمل تو بہت تھا مگر عقل کی کچھ کمی سی تھی اور عمل کے معاملہ میں بھی وہ یکتا نہ تھے۔ پہلے کچھ سال تو جمہوریت کا کمزور پودا ملک کا نظام چلانے کی کوشش کرتا رہا اور پاکستان سیاسی اور سماجی طور پر کمزور ہوتا گیا اور ہمارے حکمران دوسروں کے مفادات کے لئے عوام کو حقیر اور فقیر بناتے رہے اب الزام مارشل لا پر لگایا جاتا ہے کہ ایوب خان نے خود سری کی مگر ہمارے سیاسی لوگ مفادات کی جنگ میں اتنے شریک تھے کہ ملکی اداروں کو سوچنا پڑا کہ وہ ملک کو بہتر چلا سکتے ہیں، دنیا میں آزادی اور خود مختاری کے دعویدار دوست ممالک بھی اپنے مفادات کے کارن پاکستان کو خراب کرتے رہے۔ اس وقت کے عوامی نیتا ذوالفقار علی بھٹو نے انتخابات کے نتائج پر غیر جمہوری رویہ اپنایا، اس وقت کی سیاست اور جہموریت نے پاکستان تقسیم کر دیا۔

Read more

سخت سیلیکٹو لاک ڈاؤن – ایس او پیز پر انتظامیہ، ٹائیگر فورس عملدرآمد کرائے گی: عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئندہ سے عوامی مقامات پر کسی کو ماسک کے بغیر نہیں جانے دیں گے۔ سختی کرنے کا وقت آ گیا، وبا کا پھیلاؤ روکنا ہے، جہاں سے زیادہ کیسز سامنے آئیں گے، انہیں ڈھونڈیں گے اور پھر وہاں پر سخت لاک ڈاؤن کر دیں گے۔ جولائی کے ماہ میں وائرس بڑھے گا، کافی مسئلے مسائل ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے ساتھ کورونا وائرس کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن نہیں کر سکتے، پاکستان سنگارپور، نیوزی لینڈ جیسا ہوتا تو لاک ڈاؤن کرنا آسان ہوتا، پاکستان جیسے ملک کے لیے لاک ڈاؤن نہیں سمارٹ لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے۔

Read more

سرکار تبدیلی کے حق میں نہیں

بادی النظر میں چینی سکینڈل کا اونٹ دو رخ بیٹھ سکتا ہے۔ الف‘حکومت اتحادیوں کو بچائے دوم مخالفین کو رگیدنے پر ساری توانائی صرف کردے فی الفور جو مقصد حاصل کیا جاتا نظر آرہا ہے وہ اتحادیوں کے تحفظ کا تاثر رکھتا ہے. ہو سکتا ہے بجٹ اجلاس یا بجٹ کی منظوری تک عمران وعثمان بزدار حکومتیں یہی وطیرہ اپنائیں مگر بعد ازاں جولائی کے آغاز میں اتحادیوں کے خلاف بھی کارروائی پر مجبور ہو جائیں۔ استثنائی صورتحال کا پہلو

Read more

کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں سیاحت پر پابندی: ’یہ موسم ہاتھ سے نکلا جارہا ہے‘

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے جہاں پاکستان میں صحت کا بحران پیدا ہوگیا ہے تو وہیں سیاحت سمیت بیشتر شعبے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ حکومتی احکامات پر ملک بھر میں سیاحت مارچ کے تیسرے ہفتے سے بند ہے۔ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سیاحت کو معیشت کے لیے اہم سمجھتی ہے لیکن موجودہ حالات میں سیاحتی و تفریحی مقامات کو کھولنے سے وائرس پھیلنے کا خدشہ موجود ہے۔ اسی لیے صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے سیاحت پر

Read more

ہمارے وزیر اعظم جیسا پوری دنیا میں کوئی نہیں

اسی کی دہائی کے بھارت کے تیسرے درجے کے گیند باز راجر بینی اگر عمران خان کو گیند بازی کے گر سکھانے کی پیشکش کرتے تو دنیا کیا کہتی؟ ہمارے منصور اختر اور رضوان الزمان سنیل گواسکر، ویوین رچرڈ اور جاوید میانداد کو بلے بازی کے ٹپس دینے کی بات کرتے تو آپ کو کیسا لگتا؟ ہماری قومی فٹبال ٹیم کے کپتان رونالڈو اور میسی کو فٹ بال میں مہارت تام حاصل کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کرتے تو

Read more

کورونا بجٹ: جمہوریت، تعلیم، صحت اور دفاع میں دلچسپ مقابلہ کون جیتا؟

یہ کہنا مشکل ہے کہ وزیر اعظم نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران میں بھارت کو تکنیکی تعاون کی جو پیشکش کی تھی، اس پر بھارت کے روکھے اور سخت جواب کو درحقیقت افسوسناک کہا جائے، منہ توڑ سمجھا جائے یا شرمناک قرار دیا جائے۔ اسلام آباد میں وزارت خارجہ نے بھارتی جواب کو ’مسترد‘ کرتے ہوئے اسے عمران خان کے جذبہ خیر سگالی سے انکار قرار دیا۔ لیکن وزیر اعظم خود بنفس نفیس قومی اسمبلی میں وزیر

Read more

کرونا: کیا واقعی نیوزی لینڈ اور پاکستان کا موازنہ بنتا ہے؟

”I did dance little“
یہ الفاظ تھے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے۔ جنھوں نے بڑے فاتحانہ انداز میں 8 جون کو نیوزی لینڈ کو کرونا سے پاک ملک قرار دیا اور ملک تمام پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ آج دنیا بھر میں جہاں اس وائرس نے تباہی مچائی اور دنیا کے طاقتور ممالک جیسے امریکہ، روس، برطانیہ، فرانس اس وبا کے سامنے بے بس اور لاچار نظر آرہے ہیں ایسی صورت میں نیوزی لینڈ سے یہ خبر کا آنا سب کے لیے امید کی ایک کرن ہے۔

Read more

کرونا نر ہے یا مادہ

کسی بھی تحریر و تقریر میں ذکر کیا گیا واقعہ جتنا اہم ہوتا ہے، اتنی ہی اہمیت اس میں استعمال کیے گئے الفاظ کی بھی ہوتی ہے۔ یعنی تحریر و تقریر کی خوبصورتی الفاظ کے انتخاب اور اس کے بعد صحیح اور برمحل استعمال میں ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ تحریر و تقریر تو بہت شاندار ہوتی ہے لیکن دو چار الفاظ اس کا مزا کرکرا کردیتے ہیں۔ نادانی یا نادانستگی میں ہم الفاظ کو صحیح طور ادا نہیں کر پاتے۔ کبھی مذکر و مؤنث کی چھوٹی سی غلطی تحریر و تقریر کو پھیکا کر دیتی ہے تو کبھی ”کا، کے، کی، ہے، ہیں“ وغیرہ کا غلط استعمال تحریر و تقریر کو اڑان بھرنے سے روک لیتا ہے۔ جیسا کہ ایک بار خان عبدالولی خان سے کسی صحافی نے اصلاح کی غرض سے کہا کہ جناب آپ نے اپنی تقریر میں ”قوم“ کو مذکر استعمال کیا ہے حالانکہ یہ مؤنث ہے۔ خان صاحب نے مسکراتے ہوئے کہا کہ بھئی آپ کی قوم مؤنث ہوگی ”ہمارا“ قوم تو مذکر ہے۔

Read more

وینا ملک کا وزیر اعظم بن کر بے حیائی ختم کرنے کا عزم

قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے سیاست میں آنے سے پہلے عمومی خیال یہ تھا کہ سیاست کوئی بچوں کا کھیل نہیں ہے۔ سیاست نوابوں، جاگیرداروں، سرمایہ داروں یا پھر جدی پستی سیاسی خانوادوں کا کام ہے۔ مگر شہید بھٹو نے عمومی خیال کو باطل قرار دے کر سیاست کے دروازے ہاری ساری کے لئے کھول دیے۔ سیاست کی ایسی طرح ڈالی کہ کئی برس سیاست پرو بھٹو اور اینٹی بھٹو کے دو پاٹوں میں رہی۔ یہ دور بھی نہ رہا اور عوامی سیاست زوال پذیری سے دوچار ہوئی اور سیاست میں رسہ گیر، بدمعاش، غنڈے اور کالا دھن کمانے والے راج کرنے لگے۔

Read more

پچاس لاکھ گھر یا آخری آرام گاہیں؟

موجودہ حکومت کورونا کے احسانات تلے دبی چلی جا رہی ہے۔ مورخ اس پہلو پر ضرور لکھے گا کہ پاکستان میں ایک ایسی حکومت بھی برسراقتدار آئی تھی جو بظاہر انصاف کے نام پر قائم ہوئی تھی لیکن ایک کورونا نامی وبا نے اس کو بیساکھیاں فراہم کیں اور ان بیساکھیوں کے سہارے یہ حکومت دیگر حکومتوں کی نسبت زیادہ چلتی ہوئی دکھائی دی۔ کورونا کا تازہ ترین کمال یہ ہے کہ اس نے پیرس کلب کو پاکستان کے قرضے چھ ماہ کے لئے اور جی 20 کو ایک سال کے لئے مؤخر کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

یہ وہ قرضے تھے انہیں مؤخر کرنے کے لئے عمران خان سارے اسلامی ممالک کے سربراہوں کو بھی ساتھ لے جاتے تو قرضے مؤخر نہ کرا پاتے لیکن کورونا کا تاج پہنے ہوئے حکومت کو دیکھ کر پیرس کلب اور جی 20 والے قرضے مؤخر کرنے پر مجبور ہو گئے۔ کورونا کے حیران کن کمالات دیکھ کر کبھی کبھی ایسا محسوس ہونے لگتا ہے کہ یہ بھی اسٹیبلشمنٹ کا ہی ”مہرہ“ ہے کیونکہ حکومت کے خلاف یہ الزام تو اب سچ ثابت ہو ہی چکا ہے کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ نے اقتدار تک رسائی کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی بھرپور مدد کی وگرنہ ہنوز دلی دور است کا معقولہ تحریک انصاف کے لئے ہی تھا۔

Read more

ہمارا ریلیف پیکج آپ کے ملک کے جی ڈی پی کے برابر ہے: بھارت کا عمران خان کو جواب

بھارت نے وزیراعظم عمران خان کی کیش ٹرانسفر پروگرام کی پیشکش پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ریلیف پیکج آپ کے ملک کی جی ڈی پی جتنا بڑا ہے۔ بھارت نے عمران خان کو مشیر بدلنے کا مشورہ بھی دے دیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو احساس کیش پروگرام کے تبادلے کی پیشکش کی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کرونا سے متاثرہ ایک کروڑ خاندانوں کو شفاف طریقے سے

Read more

عید شاپنگ نے کورونا کے نئے ریکارڈ بنا دیے

دنیا بھر میں کورونا وائرس جس قدر تیزی سے پھیلا اور ہلاکتیں ہوئیں، الحمدللہ پاکستان میں اتنی تیزی سے نہیں پھیلا حالانکہ کورونا وائرس کا سب سے پہلے حملہ پاکستان کے ہمسایہ ملک چین میں ہوا تھا۔ چین سے یہ وائرس دنیا بھر میں پھیلتا رہا، اس دوران خوش قسمتی سے یہ وائرس چین کے ذریعے پاکستان میں داخل نہیں ہوسکا۔ پاکستان میں یہ وائرس کس طرح اور کہاں سے آیا یہ ایک الگ بحث ہے لیکن یہ ایک حقیقت

Read more

وزیراعظم اور کیا کر سکتے ہیں؟

جس کسی پر بھی گھریلو اخراجات کا تھوڑا بہت بوجھ برداشت کرنے کی ذمہ داری ہے ان سے بات کریں تو مایوس نظرآتے ہیں۔ تبدیلی اور نئے پاکستان کا ایک خوفناک منظر پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم پر عدم اعتماد کرتے ہیں۔ ان کی گفتگو کا اختتامی جملہ یہی ہوتا ہے کہ ”نہ جانے اس ملک کا کیا بنے گا“ ۔ لیکن ان کو معلوم نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان اور کر بھی

Read more

پٹرول کے ذخائر ختم، زندگی ختم

خبروں کے مطابق وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کا نوٹس بے اثر ثابت ہوا۔ ملک بھر میں 10 ویں روز بھی حکومت عوام کو سستے پیٹرول کی فراہمی میں ناکام رہی۔ سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور آ زاد کشمیر میں بیشتر پیٹرول پمپ مکمل طور پر بند ہیں۔ بڑی تعداد میں بند پیٹرول پمپ بدھ کو بھی نہ کھلے جس کے باعث عوام پریشان اور مشتعل دکھائی دیے۔ سرکاری انتظام میں چلنے والی آئل مارکیٹنگ کمپنی کے پمپ پرپیٹرول

Read more

خان صاحب قبیلۂ عشق سے تعلق رکھتے ہیں

سعودی کی انتظامیہ نے ستر سے زائد مساجد میں ایس او پیز کی پیروی نہ ہونے پر مساجد کو سر بمہر کر دیا۔ اللہ اللہ خدا کا گھر اور سر بمہر۔ ۔ ۔ یا خدا اب کوئی اپنا ایسا تیسا ارطغرل جیسا عاشق بھیج جو مسجدوں کے بند کواڑ کھولے اور آل سعود کو بتائے کہ مساجد آباد کرنے کے لیے ہوتی ہیں نہ کہ ویران کرنے کے لیے۔ پاکستان میں اپوزیشن اور کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ سعودی

Read more

تمہارے سوا، تمہارا کوئی نہیں، کورونا نے سمجھا دیا

مجھے پورا یقین تھا کہ یہ لوگ جو گھروں پر تراویح نمازوں کی باجماعت ادائیگی کر کے اللہ کواپنی پر خلوص عبادت کے ذریعے راضی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اللہ ان کی ضرور سنے گا۔ عشق میں ڈوب کر بے خطر یوم توبہ کو اللہ سے گڑگڑا کر اپنی خطاؤں کی معافی مانگنا آخر ایسی کون سے خطا ہے کہ جو رب ان کی اجتماعی توبہ اور عبادات قبول نہ کرے۔ نمرود کی آگ ٹھنڈی ہوئی تھی، کرونا

Read more

بجٹ کی منظوری کا مرحلہ اور چودھری شجاعت کی دوراندیشی

چودھری شجاعت حسین صاحب کی سوچ سے آپ کو ہزاروں اختلافات ہوسکتے ہیں۔ایک بات مگر طے ہے اور وہ یہ کہ موصوف ہمارے بہت ہی تجربہ کار سیاست دان ہیں۔اقتدار کے کھیل کو جبلی طورپر سمجھتے ہیں۔بھولے دکھائی دیتے ہیں مگر ہیں نہیں۔ ذاتی تعلق میرا ان سے بہت پرانا اور قریبی ہے۔تنہائی میں کئی ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران سنجیدہ ترین موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے وہ بسااوقات بے ساختگی میں ایسا فقرہ ادا کردیتے جو

Read more