خوش فکر اور خوش گفتار: ڈاکٹر روبینہ شاہین
موہنی صورت ’خوش اخلاق‘ مشرقی تہذیب و اقدار کا پیکر پروقار شخصیت کی مالک پروفیسر ڈاکٹر روبینہ شاہین صاحبہ اردو کے علمی و ادبی حلقوں میں الگ پہچان رکھتی ہیں۔ فطرت کی دلدادہ ’پھولوں اور پودوں سے بے حد محبت کرنے والی ڈاکٹر صاحبہ نہ صرف زبان و ادب سے عشق کرتی ہیں بلکہ تمام فنون لطیفہ کی شیدائی ہیں۔ وہ ایسے دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے کی قائل ہیں جن کی دوستی غیر مشروط اور مفادات سے بالاتر ہو۔
Read more




















































































