چلتی پھرتی لاشیں!

”جلتی ہوئی جھونپڑی میں سے تڑپتی ہوئی ماں کو اس کی سات سالہ بیٹی نے بچاکے باہر نکالا“ ایک ایسی عورت کو جس کے ایک بیٹے کو سر پر بھاری لکڑی مار کے اور دوسرے بچے کو گود سے چھین کے آگ میں ڈال کے مار دیا گیا۔ وہ رورہی تھی کہ میں کیوں بچ گئی میں کیوں نہ مر گئی میرے تین بیٹے میری آنکھوں کے سامنے ماردیے گئے۔ سی این این نے اس عورت کی ویڈیو جاری کی تو دیکھ کے روح کانپ کے رہ گئی کہ اس سے تو بہتر تھا کہ مر ہی جاتی۔

اس کے سارے بال جل چکے تھے چہرہ ایک سائیڈ سے بری طرح مسخ ہوچکا تھا۔ اس کی ٹانگیں زخموں سے رس رہی تھیں اور۔ اس کا گینگ ریپ ہوا تھا۔ میانمار کے فوجیوں کی ستائی ہوئی یہ عورت شاید جل کے ہی مر جاتی مگر اس کی کل جمع پونجی اس کی سات سالہ سروائیور نے ماں کو بچالیا۔ ابھی تھوڑی دیر پہلے میں نے ایک پوسٹ پہ حسن اور خوبصورتی کے متعلق لکھا اور ابھی یہ ویڈیو دیکھ کر اپنے لکھے الفاظ بھالے کی طرح میرے دل پہ لگ رہے ہیں کہ یہ عورت جس کے ساتھ درندوں سے بھی بدتر سلوک کیا گیا یہ جلا ہوا مسخ چہرہ اور یہ رستے ہوئے زخموں سے بھری ٹانگوں والی یہ عورت کدھر سے خوبصورت رہ گئی۔

Read more

ضرورت ہے سی پیک کے بدلے ایک گیلن پانی کی

رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں طویل خشک سالی کے باعث بیس اضلاع سنگین قحط کی صورتحال سے دوچار ہیں اور لائیو اسٹاک اور زرعی شعبے کی تباہی کے بعد خوراک کی قلت سے مجموعی صورتحال مزید سنگین ہوکر انسانی المیہ جنم لینے کی جانب گامزن ہے ضلع کچھی اور پاکستان کو ایٹمی شناخت دینے والے ضلع چاغی کے کئی دیہات قحط کی وجہ سے ویران ہو چکے ہیں۔ لوگوں کی نقل مکانی کے

Read more

پیوستہ رہ آمریت سے، اُمید جمہوریت سے رکھ

پاکستان میں سب سے زیادہ معاشی و صنعتی نمو ایوب خان کے دس سالہ اقتدار میں ہوئی۔ بھٹو صاحب اور شیخ مُجیب پاکستان کے دو لخت ہونے کے ذمہ دار تھے۔ ضیا الحق ہی اصل میں مرد حق تھا، بے نظیر کو مغربی قوتیں اسلام دُشمنی کے لیے لے کر آئیں۔ پرویز مُشرف کے دور میں عوام خوشحال اور بجلی پوری تھی مگر زرداری نے ساری معشیت لپیٹ دی اور میاں نواز شریف جاتے جاتے بجلی شاپر ڈبل کرا کے

Read more

مذہب اور تاریخ

اگر آپ کے خیالات میرے نظریات سے متصادم ہیں تو برائے مہربانی مجھ سے مدلل اختلاف کریں کہ یہ آپ کا حق ہے۔ دنیا کے مختلف مذاہب اور الہامی کتب تاریخ کے متعلق محدود معلومات فراہم کرتے ہیں۔ بدقسمتی سے ہمارے معاشرتی و مذہبی گھٹن زدہ ماحول میں مذہب کی روشنی میں تاریخ یا تاریخ کی رہنمائی سے مذہب کے متعلق مباحثہ بہت سے فتوے سمیٹے ہوئے ہے اور ایسا سازگار یا معتدل ماحول کبھی میسرنہی رہا کہ تاریخ کا

Read more

پاکستان کا ایسا شہر جہاں ٹریفک سگنل لگنے سے پورا شہر جام ہو گیا

سگنل جد ید دور کی ایک نئی ایجاد نہیں بلکے 1868 میں لندن کے ایک ریلوے انجینئر جے پی کنائٹ نے یہ تجویز پیش کی تھی جس میں ریلوے کے نظام کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک نیا آئیڈیا پیش کیا جس کو شہورت ملی اور لندن کے پارلمینٹ کے باہر شہراوں پر لگا دیا گیا۔ جسے گیس کے ذریعے چلایا جاتا رہا، جیسے جیسے وقت گزرتا گیا لوگ بدالتے گئے سائنس ترقی کرگیا، دنیا نت نئی چیزوں کی ایجادات

Read more

کشمیریوں کا حقِ خودارادیت، مشترکہ مزاحمتی قیادت اور ’سیدِ کشمیر‘

5جنوری 1949 ء کو عالمی برادری نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرتے ہوئے جنگ بندی کے فیصلے کے ساتھ اقوام متحدہ میں قرار دادپاس کی کہ کشمیری اپنے مستقبل کا تعین خود کریں گے اور رائے شماری کے ذریعے انہیں اپنا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے اس دن کو کشمیری حق خود ارادیت کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ دو قومی نظریہ کی بنیاد پر تقسیم ہندکے وقت برصغیر کے مسلم اکثریتی علاقوں کو پاکستان کا

Read more

وزیر اعظم عمران خان کا ایک بڑا کمال

گزشتہ دنوں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ترکی کا دو روزہ دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم کی حیثیت سے سیکولر جمہوری مملکت جدید ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتا ترک کے مزار پر حاضری دے کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ عمران احمد خان نیازی بڑے کمالات کے حامل رہنما ہیں جنہوں نے ورلڈ کرکٹ کپ سے لے کر اب تک کئی کمالات کر

Read more

سیکولرز کو سپیس دیں

ریاست کی ابتداء بارے سب سے مستند نظریہ یہ ہے کہ یہ عمرانی معاہدے کے نتیجے میں وجود میں آئی۔

روسو، تھامس ہوبس وغیرہ نے قبل از ریاست کے زمانے کو فطری حالت (state of nature) کہا ہیں۔ ان کے مطابق لاقانونیت، انارکی سے تنگ باشندوں نے باہمی مشورے سے اپنے اپنے حقوق و فرائض متعین کیے جن کو ممکن بنانے کے لئے ریاست، حکومت، حاکم اور شہری کا نظام ترتیب دیا۔ اور سٹیٹ۔ آف۔ نیچر کا خاتمہ کردیا۔

اس معاہدے میں افراد کو ریاست کے تابع کرکے ان کے انفرادی حقوق کو ریاست کے حوالے کیا گیا۔ ان کو توقع تھی کہ ریاست تمام شہریوں سے کسی تفریق کے بغیر ایک جیسا سلوک کرے گی۔ یوں اپنے انفرادی حقوق ریاست کو دے کر انہوں نے ریاست کو ضامن بنایا۔

Read more

عمران خان سے ہی اختلاف کیوں؟

اختلاف اور تنقید ہمیشہ مؤقف پر ہونی چاہیے۔ یا پھر کسی سیاسی جماعت کے منشور یا حکومتی پالیسیوں پر تنقید ہونی چاہیے۔ یا کسی کے اجتماعی عمل پر تنقید ہوسکتی ہے۔ یا کسی ایسے فرد کے ذاتی نظریات پر تنقید ہوگی جو کسی کا نام یا شناخت اپنے ذاتی مفادات کے لئے استعمال کر رہا ہو جس کا تعلق اجتماعی ملکیت یا اجتماعی شناخت سے ہو۔ شخصیت پر تنقید کبھی نہیں ہوتی نہ ہی شخصیت موضوعِ تنقید ہے۔ دوسری اہم

Read more

ڈونکی کنگ اور میرا خواب

رات کو ڈونکی کنگ دیکھنے کے بعد ذہن میں بے شمار منگو تیرنے لگے۔ مگر مجھے متاثر ایک جملے نے کیا تھا جو منگو کے مرحوم والد نے کہا تھا کہ ”بیٹا خواب تو سچ ہونے کے لئے ہی دیکھے جاتے ہیں“

تب ہی میرے ذہن میں میرا خواب چمکنے لگا اور اس کے چاروں طرف امید کے چراغ ہی چراغ تھے۔ اور بیچ میں سونے کے پلیٹ میں ”نشہ سے پاک معاشرہ کا خواب“۔

Read more

قابلیت یا قبولیت۔۔۔؟

دنیا والوں کے نزدیک پسندیدگی اور کامیابی کا معیار مال و دولت، شہرت، قابلیت اور منصب وغیرہ ہوتا ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ کے نزدیک پسندیدگی اور کامیابی کا معیار کچھ الگ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے نزدیک تو قابل وہ ہے جو اس کے ہاں مقبول ٹھہر کر دکھائے۔ دنیا کی نظر میں تو بھلے وہ ناقابل اور نکما سمجھا جاتا ہو لیکن اللہ کی نظر میں اگر وہ اپنی تقویٰ اور پرہیزگاری کی وجہ سے مقبول ٹھہر جائے تو وہ

Read more

اینکر پرسن کامران خان اور لورالائی کے دہشت گرد

بلوچستان رقبے کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی اکائی ہے۔ پشتونوں اور بلوچوں کے اس مشترکہ گھر کو جس طرح مرکزی حکومتوں نے ہر دور میں پسماندہ رکھا ہے اسی حساب سے اس کے بنیادی مسائل کو میڈیا نے بھی حتی الوسع نظر انداز کیا ہوا ہے۔ ستم ظریفی تو یہ بھی ہے کہ پہلے تو یہاں کے بنیادی مسائل کو ملکی میڈیا میں کوریج نہیں ملتی لیکن جب بعض اوقات یہ صوبہ میڈیا میں خبروں کی زینت

Read more

ہاسٹلز میں رہنے والے لوگ

بہت سی تحریریں روزانہ آنکھوں کو راحت بخشتی ہیں پر آج میں سوچ رہا ہوں معاشرے کے ایک ایسے طبقے کے بارے میں بھی تھوڑی بات ہونی چاہیے جو حصولِ علم کے لیے گھر سے دور ہاسٹل نُما جیلوں میں رہائش پزیر ہوتے ہیں۔ میں خود پچھلے چھ سالوں سے مختلف ہاسٹلز میں رہ رہا ہوں۔ ہاسٹل کی زندگی بڑی عجیب بھی ہوتی ہے اور خوبصورت بھی۔ جب انسان شروع میں ہاسٹل میں آتا ہے تو مہینہ بھر تو گھر

Read more

کسے وکیل کریں

پاکستان کا اب ہر ادارہ سمجھ سے باہر ہوتا چلا جارہا ہے۔ اب تو اس بات پر سے بھی اعتبار اٹھتا جا رہا ہے کہ آیا پاکستان کا کوئی آئین بھی ہے یا نہیں۔ بالادستی آئین اور قانون کی ہے یا چند اداروں کے سربراہان کی۔ دیکھا گیا ہے کہ چند مقتدر اداروں کے سربراہوں کے آنے جانے اور تبدیل ہوجانے کی صورت میں آئین و قانون کی تشریحات اور ان پر عمل درآمد پر انتا واضح فرق پڑجاتا ہے

Read more

چار ماہ چالیس اقدامات: بلوچستان حکومت کی کارکردگی رپورٹ

بلوچستان میں حکمراں جماعت بلوچستان عوامی پارٹی نے جام حکومت کی چار ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کی مالیاتی اصلاحات کے نتیجے میں تین ماہ کے مختصر عرصے میں بلوچستان حکومت کی آمدنی میں چار ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔ پسماندگی کے خاتمے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت بلوچستان کی جانب سے چھ سو ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کا اجرا کا فیصلہ کیا گیا۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے

Read more

جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا

بہت دل چاہ رہا ہے نواز شریف پر کچھ لکھنے کو۔ چھ جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس سے متعلق فیصلہ آگیا۔ نواز شریف کا جُرم ان کے بچوں کے نام بیرونِ ملک پراپرٹی ہے بچوں کے نام اربوں کی جائیداد کی ملکیت جب ظاہر ہوتی ہے تب ان کے بچوں کی عمر پندرہ، اور سترہ سال تھی۔ اور ظاہر ہے نابالغ بچے اربوں کی جائیداد کیسے بنا سکتے ہیں۔ اس الجھی گتھی کو سلجھانے میں نواز شریف ناکام رہے

Read more

چیف جسٹس پر تنقید کرنے والے ملک دشمن ہیں

چیف جیسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جوہر ٹاؤن اور دوسری جائیدادوں پر قبضوں کے کیس میں دھواں دھار فیصلہ کرتے ہوئے اینٹی کرپشن کو کھوکھر برادران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ ان کا جلال، رعب ودبدبہ اورآتشیں لب ولہجہ قابل دید و داد تھا۔ انہوں نے وزیراعظم ہاؤس کی طرح چالیس کنال پر محیط کھوکھر پیلس کو درسگاہ میں بدلنے کا حکم دے کر دس دن کے اندر یعنی سترہ جنوری سے پہلے رپورٹ ان

Read more

جناح ہاﺅس سے چیئرمین سیکرٹریٹ تک

کسی خوش چہرہ سے سیالکوٹی نوجوان کو دیکھ کرفلم ”چن وے “ میں گایا ہوا ملکہ ترنم کایہ گانا ضرور یاد آجاتا ہے۔ ”تیرے مکھڑے دا کالا کالا تِل وے۔ میرا کڈھ کے لَے گیا دل وے۔ وے منڈیا سیالکوٹیا“۔ کالم نگار پی ٹی آئی کے لاہور چیئرمین سیکرٹریٹ میں بیٹھا سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر عمر ڈار کا معصوم چہرہ تک رہا تھا۔ وہاں کوئی تِل نہیں تھا جو دکھائی دیتا۔ البتہ

Read more

منافقانہ عالمی نظام

عالمی سیاسی منظر نامہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ’آزاد خیال‘ ممالک اور ان کی زیراثر عالمی تنظیموں کا چہرہ بے نقاب کررہا ہے جن کی بنیاد انسانی حقوق، آزادی اظہار رائے، مذہبی ہم آہنگی اور برداشت جیسے مسحور کن نعروں سے معنون ہے۔ گوسرمایہ دارانہ نظام کے غلبہ کے بعد عالمی برادری سے انسانیت پرستی کی توقع دل بہلانے کے مترادف ہے، لیکن جس طرح جدید دنیا کے نعروں کی حقیقت حالیہ عرصے میں منکشف ہوئی ہے وہ حیران اور پریشان کن ہے۔

2011 میں عرب دنیا میں ”عرب بہار“ کے نام سے، عرصہ دراز سے اقتدار پر براجمان غاصبوں کے خلاف احتجاجی تحاریک شروع ہوئی۔ تیونس، مصر، لیبیا، یمن اور شام میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔ شام احتجاجی مظاہروں میں طوالت اور اس کی نوعیت میں تبدیلی کے حوالے سے منفرد رہا۔ شام کے حالیہ صدر بشار الاسد سن 2000 سے اقتدار پر قابض ہے، اس سے قبل ان کے والد حافظ الاسد 30 سال تک اقتدار پر قابض رہے،

Read more

شادیوں کی لوٹ سیل اور 15 ہزار بچوں کی پیدائش

2019 کے پہلے دن جب فیس بک پر لاگ ان کیا تو سالگرہ کے الرٹس اتنے زیادہ تھے کہ سکرول کرکے نیچے جانا پڑا اور نیچے پہنچتے پہنچتے یہ بھول گیا کہ اوپر کس کس کو جنم دن کی مبارک باد دینی ہے۔

فیس بُک پر سالگرہ کی مبارک بادیں لینے والوں کی تعداد دیکھ کر پہلے تو یکم جنوری کو ڈان میں چھپنے والی خبر آنکھوں کے سامنے گھومی، جس کے مطابق 2019 کے پہلے دن ”15 ہزار سے زائد بچے پاکستان میں پیدا ہوں گے“۔

پھر خیال آیا کہ جن فیس بُک فرینڈز نے اپنا یومِ پیدائش یکم جنوری درج کر رکھا ہے۔ ان میں اکثریت یقینی طور پر اُن دوستوں کی ہوگی۔ جن کے والدین نے نئی گاڑیوں کی طرح اپنے بچوں کی رجسٹریشن نئے سال میں کروانے کی خاطر لیٹ کروائے ہوگی۔ ویسے بھی پرانے پاکستان میں پیدا ہونے والے نوبیاہتا دلہا دلہن جو نئے پاکستان میں سال کے پہلے دن بچے پیدا کرنے کے ریکارڈ بنا رہے ہیں۔ ان کی اپنے تاریخ پیدائش کے اندراج کے لئے نا تو جنم پرچی درکار ہوتی تھی اور نا ہی ”نادرا“ کا ایسا ڈیٹا بیس ایجاد ہوا تھا۔

Read more

مغرب کی ترقی کا راز

25 نومبر 1835 کو سکاٹ لینڈ میں ایک جولاہے کے یہاں بیٹا پیدا ہوا جس نے اپنے سفر کا آغاز بہت ہی سخت حالات میں کیا تھا۔ جس کی وجہ سے اسے اپنی تعلیم ابتدا میں ہی چھوڑنی پڑی تھی۔ بہتر مستقبل کی خاطر اس نے امریکہ ہجرت کرنے کا فیصلہ کیا جہاں اس نے ریاست پینسلوینیا کو اپنا مسکن بنایا۔ بہت کوششوں کے بعد اُسے 1.25 ڈالر فی ہفتہ ایک کپاس کی فیکٹری میں نوکری مل گئی۔ لیکن یہ رقم اس کے لئے ناکافی تھی اس نے اس پہ اکتفا نہیں کیا۔ وہ مسلسل محنت اور لگن کے ساتھ کام کرتا رہا اور اس طرح اسے پینسلوینیا ریل روڈ کے سپرنٹنڈینٹ کے پاس ٹیلی گراف آپریٹر کے طور پر کام مل گیا۔ وہ مسلسل محنت کے بعد 1859 میں خود سپریڈینٹ بن گیا جہاں اس نے چھوٹے پیمانے پر بزنس کا آغاز کردیا۔ اس چھوٹے بزنس مین کا نام تھا اینڈریو کارنیگی۔

Read more

عرب فوجی اہلیت اور اسرائیل

اگر فوجی، ٹینک، فائٹر طیاروں کی تعداد کو دیکھا جائے تو عرب اسرائیل کا کوئی مقابلہ نہیں بنتا یہ عقاب اور ممولے کی لڑائی نظر آتی ہے۔ عربوں کو تزویراتی گہرائی کا فائدہ بھی ہے ان کا وسیع اور غیر آباد رقبہ بھی فوجی اہمیت کا حامل ہے۔ آسان الفاظ میں سمجھا جائے تو پچاس راکٹ اسرائیل میں انتہائی درجے کی تباہی مچا سکتے ہیں وہ عرب اتحاد کے صرف ایک حصے کو جزوی طور پر نقصان پہچائیں گے۔ لیکن زمینی حقائق اس سے متضاد ہیں عرب اسرائیل جنگ میں عرب مٹی کے کھلونے ثابت ہوتے ہیں جنہیں اسرائیل نیست و نابود کر کے رکھ دیتا ہے آخر اس کی کیا وجوہات ہیں۔

Read more

بے روزگار نوجوان اور بھاری بھرکم چالان

”زندگی یا تو ایک خواب یا پہر ہوا کا جھونکا“ جو اتنا جلدی کٹ جاتی ہے کہ خواہشوں کو دبانا پڑتا ہے یا پہر مارنا پڑتا ہے۔ بہت ہی خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو زندگی میں ہی ہر خواب اور خواہش کی تکمیل ہوتے دیکھتے ہیں۔

پاکستان میں بیروزگاری کی شرح دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے، اس وقت 9.1 افراد بیروزگاری کی زندگی گذار رہے تاہم 2017 کی آدمشماری کے مطابق پاکستان کی آبادی کے 64 فیصد حصے کی عمر 30 سال سے کم ہے اور 70 فیصد کے قریب نوجوان پڑھے لکھے ہیں جبکہ کئی نوجوان بیروزگاری سے تنگ آکر اپنی زندگی کے دیے بجھانے پر مجبور ہو گئے ہیں اور کئی مسلسل بیروزگاری سے ذہنی مریض بن چکے ہیں۔

پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی بیروزگاری بہت بڑا چیلنج بن چکی ہے پر افسوس یہ ہے کہ کسی بھی حکومت نے اس سنجیدہ مسئلے کی طرف توجہ نہیں دی اور نہ ہی بیروزگار نوجوانوں کی دردمندانہ آواز کی طرف اپنے کان دھرے ہیں۔

Read more

خدمت خلق فاؤنڈیشن کی بھتہ خوری کا 39 برس بعد انکشاف

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) کی جانب سے مورخہ 3 جنوری کو ایم کیو ایم کے ماتحت چلنے والے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن پر دائر ہونے والے منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔ ایف آئی اے نے خدمت خلق فاؤنڈیشن (کے کے ایف) کی ساڑھے تین ارب روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط کیں اور انکشاف کیا کہ تمام عمارتیں اور جائیدادیں بھتے کی رقم سے بنائی گئیں۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) انسداد دہشت گردی ونگ اسلام آباد کی جانب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات ایک ٹیم کررہی ہے جس کی سربراہی انسداد دہشت گردی ونگ کے سربراہ مظہر کاکا خیل کے پاس ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق 29 جائیدادیں ساڑھے تین ارب سے زائد مالیت کی ہیں جو کراچی کے مختلف علاقوں میں بھتے کی رقوم جمع کر کے بنائی گئیں۔

حکام کے مطابق ان جائیدادوں سے حاصل ہونے والی رقوم سے دو بڑے کام کیے جاتے تھے، کرائے کی مد میں آنے والی رقم سے ایم کیو ایم شہداء اور اسیران کے خاندانوں میں ماہانہ رقوم تقسیم کی جاتی تھیں جبکہ بقیہ رقم 6 کے قریب سہولت کاروں (بابر غوری، خواجہ سہیل منصور اور سینیٹر احمد علی و دیگر) کے ہاتھوں لندن بھیجی جاتی تھیں۔ ایف آئی اے نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جائیدادوں میں جعلی ناموں کے ذریعے بھی ٹرانزیکشنز کی جاتی رہیں۔

Read more

گلگت کی پہلی انجینئرنگ یونیورسٹی اور تنازعہ اراضیات

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں سخت حفاظتی حصار میں پہلے فیکلٹی آف انجینئرنگ کا افتتاح کردیا گیا۔ گلگت سے چند کلومیٹر دور چھلمش داس کے مقام پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مذکورہ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں فیکلٹی آف انجینئرنگ کا منصوبہ دو سال قبل سابقہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے دور میں منظور ہوا تھا، کروڑوں روپے کی لاگت کا یہ منصوبہ ابتدائی مرحلے میں دوکیمپسز یعنی گلگت اور سکردو کے لئے بھی تھا، تاہم بعد میں سکردو سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا کیمپس ختم ہونے کی وجہ سے اس کے پی سی ون میں ترمیم کرکے اسے صرف گلگت تک محدود کردیا گیا۔

چند ماہ قبل ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے فیکلٹی آف انجینئرنگ، جو مستقبل میں مکمل یونیورسٹی کی حیثیت رکھے گا، کے لئے تقریباً 88 کروڑ روپے منظور کیے تھے تاہم قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے لئے سامنے اراضی کے حصول کا معاملہ درپیش تھا، چھملش داس کی ہزاروں کنال زمین اہالیان گلگت اور نومل کے درمیان متنازعہ تھی، جو نہ صرف عدالت میں زیر سماعت ہے، بلکہ دونوں اطراف سے باربار اپنی ملکیت قرار دے کر احتجاج بھی کیا گیا ہے۔

Read more

مراکش شہر اور جامع الفناء اسکوائر

سنیچر 22 ؍دسمبر کو ہم نے ایک گاڑی کرایہ پر لی اور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ سب سے پہلے ہم مدینہ پہنچے جو مراکش شہر کے پرانے علاقے میں ہے۔ یہاں پہنچ کر سب سے پہلے ہم نے ’جامع الکتبیۃ مسجد‘ دیکھی۔ یہ مراکش کی سب سے بڑی اور قدیم مسجد ہے جس کی تعمیر ( 1184۔ 1199 ) میں خلیفہ یعقوب المنصور نے کروائی تھی۔ اس مسجد کو لال پتھروں سے تعمیر کیا گیا ہے اور یہ 260 فٹ لمبا اور 200 فٹ چوڑی ہے جبکہ اس کے مینار کی اونچائی 253 فٹ ہے۔ اس کے قریب ہی جامع الفناء کے پاس عالیشان ’قصبہ مسجد‘ بھی واقع ہے جسے خلیفہ یعقوب المنصور نے بارہوی صدی میں تعمیر کروایاتھا۔

شام دھیرے دھیرے اپنی سیاہی پھیلا رہی تھی اور مدینہ علاقے کا معروف جامع الفناء میں لوگوں کی بھیڑ بڑھتی جارہی تھی۔ تھوڑی دیر انتظار کے بعد پورا اسکوائر تفریح کے ماحول میں تبدیل ہو گیا۔ چھوٹے چھوٹے گروپ کی شکل میں لوگ بھیڑ لگائے اپنے اپنے شوق سے لطف اندوز ہو رہے تھیں۔ پورا جامع الفناء اسکوائرسیاحوں سے بھرا پڑا تھا۔ کہیں موسیقی بجائی جارہی تھی تو کہیں کھیل کود دِکھایا جارہا تھا۔ ایک جگہ تو کئی دکانوں میں صرف کھانے پینے کی چیزیں بک رہی تھیں اور لوگ دیوانہ وار کھانے کے لئے امڈ پڑے تھے۔ کچھ جگہوں پر سانپ کا کھیل دِکھایا جا رہا تھا۔ بہت ساری عورتیں حنا لگارہی تھیں۔ جوتشی قسمت کا حال بتا رہے تھے تو کہیں بندر کا کھیل بھی دِکھایا جا رہا تھا۔ گویا جامع الفناء کا پورا علاقہ ہندوستان کے میلے کی یاد دلا رہا تھا۔ جامع الفناء کو 1985 میں یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثہ کا درجہ دیا ہے۔

Read more

ٹاک شو کی غبارہ صحافت اور ہمارے اصل مسائل

انگریزی کا ایک عرف عام محاورہ ہے جو کہ ایک جیسے مو ضوع کی گھسی پٹی فلموں، کتابوں کی سٹوری کے لیے استعمال ہوتا تھا کہ۔ ۔ اگر آپ نے ایک بوگس فلم دیکھ لی تو سمجھو آپ نے ساری فلمیں دیکھ لیں، کیونکہ وہ سب ایک ہی نوعیت کی ہوں گی۔ بلا مبالغہ پاکستانی میڈیا کا بھی یہ ہی حال ہے۔ اگر ایک چینل دیکھ لیا تو سمجھ جائیں کہ سارے دیکھ لیے۔ موضوعات کی اس قدر کمی ہے کہ سوپ اوپرا کے ڈراموں کی طرح ایک ہی خبر اور بات مختلف طریقوں سے بیان کی جاتی ہے۔

اس قدر بیانیہ پر زور ہوتا ہے کہ خبر کی نوعیت بدل جاتی ہے اور خبر کے اندر کہانی اور سنسنی کا کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے۔ لوگ حقیقت حال بھی اسی خبر کو سمجھ بیٹھتے ہیں۔ ہالو ایفیکٹ نام کی ایک انگریزی اصطلاح بہت مشہور ہے، اس کا عام زبان میں مطلب ہے کہ واقعات کو بڑھا چڑھا کر الفاظ اور بیانیہ کا رنگ پہنا دیا جائے۔ ہالو ایفیکٹ کوئی معمولی شے نہیں یہ ایک سماج کا اجتماعی سوچ کا دھارا بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Read more

گھریلو مکھیوں سے اک گزارش

گھریلو مکھی کو چائے سے عشق ہے۔ آپ کی شکل کتنی ہی ڈراؤنی کیوں نا ہو، بھلے آنکھوں میں خون اترا ہو، پیشانی پے بل پڑے ہوں، مونچھیں پھڑک رہی ہوں، آپ گرج رہے ہوں، برس رہے ہوں، اگر آپ کے سامنے چائے کا کپ ہے اور اس علاقے میں کسی ایک بھی مکھی کو اس کی مخبری ہو گئی تو آپ کے پاس دو ہی راستے بچتے ہیں۔ یا تو گرما گرم چائے غٹا غٹ پی جائیں یا پھر مکھیاں اڑاتے رہیں۔

نارمل حالات میں انسان مکھی اڑانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ بس پھر انسان چھوٹی سی مخلوق کی حب مفرط سے بے خبر لمحے بھر کے لئے چْوک جاتے ہیں اور چائے کی پیالی میں محبت کی ایک اور داستان ڈوب جاتی ہے۔ لیکن وہ چائے کی ایک پیالی کو اپنا جاتی ہے۔

دوستو اس دنیا میں کچھ انسان بھی ایسے ہیں جو چائے کی پیالی پے مکھی سے بھی زیادہ فدا ہیں۔ چائے نہ ملے تو انہیں سر میں درد ہوتا ہے، متلی آنے لگتی ہے، نقاہت ہونے لگتی ہے، ایک عجیب بے چینی لاحق ہو جاتی ہے۔ ان کی ایک کثیر تعداد مملکت خدا داد کے سرکاری دفاتر میں پائی جاتی ہے۔ بلکہ یہی ہیں وہ عشاق جو چائے کی پیالی میں اوندھے منہ تیرتے ہوئے رقیب کی لاش کو داہنے ہاتھ کی چھوٹی انگشت سے اس طرح نکالتے ہیں کہ بالائی کی تہہ بھی ٹوٹنے نہیں پاتی۔ یہ نابغے اپنی اپنی مسندوں پے حسب صلاحیت سرکاری امور کی بجائے صبح سے شام تک مکھیاں مارتے ہیں تاکہ چائے کی چند پیالیاں بلاشرکت مگس نوش فرمائی جاسکیں۔ گھریلو مکھیوں میں سرکاری انسانوں کی طرح سستی، ڈھٹائی، مکاری، فنکاری اور بے زاری باتم موجود ہیں۔

Read more

کیا خصوصی افراد کے لئے کوئی تبدیلی آئے گی؟

میرا جنم آج سے چھبیس سال قبل صوبہ بلوچستان کی ایک یخ بستہ وادی وادئی کوئٹہ میں ہوا تھا۔ شاید یہ موسم سرما کی برفباری کے اثرات تھے یا میرے رب کی رضا لیکن مجھے مسکیولر ڈسٹرافی نامی بیماری نے ہمیشہ کے لئے دبوچ لیا۔ ماں کے پیٹ سے ٹھیک ٹھاک پیدا ہونے والے بچے کو دیکھ کر اس کے اس مرض میں مبتلا ہونے کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، پہلی بار احساس تب ہوا جب میرا کھلونا ہاتھ سے پھسل کر مجھ سے دور جا گرا اور اسے اپنی پہنچ سے دور پا کر میں نے اٹھانے کی کوشش تک نا کی، یہی وہ دن تھا جب میری ماں کی جدوجہد کا آغاز ہوگیا۔

ملک بھر کے تمام بڑے چھوٹے ہسپتالوں سے لے کر مزاروں، پیروں فقیروں اور درگاہوں تک ہر جگہ علاج کے لئے قسمت آزمائی لیکن رب کا فیصلہ سب پے بھاری اور اٹل تھا۔ اس مرض کا علاج ابھی تک دریافت ہی نہیں ہوا۔ زیادہ سے زیادہ یہ کیا جاسکتا ہے کہ اس مرض کو بڑھنے سے روکا جائے، کیونکہ عمر گزرنے کے ساتھ متاثرہ شخص کا جسم اور صحت بہت بری طرح خراب ہونے لگتا ہے اور اس سچائی کو میں ان دنوں محسوس کررہا ہوں۔

Read more

جھوٹوں کی منڈی

حکومت کے لچھن آہستہ آہستہ یہ راز فاش کرتے جا رہے ہیں کہ ”ایماندار حکومت“ کے پلے بھی ”بے ایمانی“ کے سوا کچھ نہیں ہے۔ عبدالرزاق داؤد جو کہ حکومت کے اہم ترین وزیر ہیں ان کے بیٹے کی کمپنی ”ڈیسکون“ کو مہمند ڈیم کا ٹھیکہ دیاجانا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ عبدالرزاق داؤد نے کابینہ میں شمولیت سے پہلے کاروبار چھوڑ دیا تھا۔

اگر حکومت کے اس موقف کو تسلیم کر لیا جائے تو پھر میاں نواز شریف سے بڑا بے گناہ سیاستدان کوئی نہیں ہے کیونکہ انہوں نے کاروبار اور سیاست کو خاندان کے دو حصوں میں کئی سال پہلے تقسیم کر دیا تھا۔ اس اصول تقسیم کے تحت حسن نواز اور حسین نواز لندن میں ہر طرح کے ”کاروباری“ امور کے نگران ہیں جبکہ محترمہ مریم نواز کو سیاسی امور کا نگران بنایا گیا تھا۔ وفاقی وزیر کامرس عبدالرزاق داؤد نے بھی ”کاروبار حکومت“ میں شامل ہونے سے پہلے ذاتی کاروبار اپنے بیٹے کے سپرد کر دیا۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ عبدالرزاق داؤد نے تمام وزارتوں اور صوبوں کو یہ ہدایات جاری کر دی ہوں کہ میرے بیٹے کی کمپنی کو اس وقت تک کوئی ٹھیکہ نہ دیاجائے جب تک میں وفاقی وزیر ہوں یا حکومت کے کسی دیگر اہم عہدے پر فائز رہوں!

Read more

دور جدید میں سوشل میڈیا

ایک طرف جہا ں سوشل میڈیا کے بہت سے فو ائد ہیں تو دوسری جانب نقصا نا ت بھی ہیں۔ لیکن کچھ عرصہ سے سوشل میڈیا کے استعما ل میں ایک ایسی چیز سامنے آرہی ہے جس کی لو گو ں کو سمجھ نہیں آرہی کہ اس کو سو شل میڈیا کے مسا ئل یا فو ائد میں شا مل کیا جا ئے۔ اس کا شکا ر ایشا ئی مما لک کے نو جو ان اور خا ص طو ر پر پا کستا نی نو جوا ن ہو رہے ہیں۔ اگر اس پر غو ر کیا جا ئے تو دراصل یہ ایک مسئلہ ہے اور اگر اس مسئلے کی حو صلہ شکنی نہ کی گئی تو معا شرے میں بہت مسا ئل پیدا ہو سکتے ہیں۔

آج کل غیر ملکی لڑکیو ں (بڑی عمر کی خواتین بھی شامل ہیں ) کی پا کستا نی نو جو انو ں سے فیس بک پر دوستی، پھر پیا رمحبت کا چکر اور اس کے بعد شا دیو ں کی خبریں سا منے آرہی ہیں۔ پھر پا کستا نی میڈیا بھی ان شا دیو ں کو خا ص خبریں بنا کر عوام کے سا منے پیش کر رہا ہے۔ جس میں کو ئی ؛گوری میم ؛ فیس بک کے ذریعے نو جو انو ں کے پیا ر میں گر فتا ر ہو کر سا ت سمندر پا ر سے آکر شا دی رچا لیتی ہے۔ اب سوا ل یہ ہے کہ ان شا دیو ں کا ہمارے معا شرے پر کیسا اثر پڑتا ہے؟ ایسی شا دیا ں کتنی کا میا ب رہتی ہیں اورکیا یہ شا دیا ں وا قعی نیک نیتی سے کی جا تی ہیں؟

Read more

بلوچ باغی

گزشتہ روز سرکٹ ہاٶس ڈیرہ مراد جمالی میں کمشنر نصیرآباد ڈویژن عثمان علی خان کے زیرصدارت ایک منفرد تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس تقریب میں ایف سی کے سیکٹر انچارج بریگیڈیئر ذوالفقار باجوہ ڈی آئی جی پولیس راٶ منیر احمد ضیا اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی بھی شامل تھے۔ اس تقریب کی انفرادیت یہ تھی کہ اس میں 35۔ سے زائد ہتھیار ڈال کر پاکستان کے خلاف باغیانہ سرگرمیاں ترک کر کے قومی دھارے میں شامل ہونے والے بلوچ قوم کے مختلف قبائل کے افراد تھے۔ یہ وہ لوگ تھے جو مبینہ طور پر بھارت کا آلہ کار بنے ہوئے تھے اور اپنے ملک کے خلاف سرگرمِ عمل تھے۔ کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران نصیرآباد ڈویژن سے بلوچ قوم سے تعلق رکھنے والے مختلف قبائل کے 56۔ فراریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا دانشمندانہ فیصلہ کیا۔

یہ لوگ اب ملک کے وفادار شہری اور محب وطن بن چکے ہیں جن کی تمام تر وفاداریاں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ اس تقریب سے کمشنر نصیرآباد عثمان علی سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر ضیا اور ڈی آئی جی راٶ منیر احمد ضیا نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے پر ان کو خوش آمدید کہا اور ان کے اس فیصلے کو دانشمندانہ قرار دیا۔ تقریب کے تمام تر انتظامات نوجوان ڈپٹی کمشنر قربان علی مگسی کے زیر نگرانی بہتر طور پر کیے گئے تھے۔

Read more

سی ایس ایس کا بخار

آپ بچپن سے لے کر آج تک سردی کے بخار سے تو ضرور واقف ہوں گے، جس میں بندے کو تیز بخار کے ساتھ سردی بھی محسوس ہوتی ہے، چوں کہ آج کل دنیا ترقی کے مراحل طے کر چکی اور کر رہی ہے تو سیانوں نے بخار کی ایک نیا قسم بھی دریافت کر لی ہے جسے سی ایس ایس فیور (css fever) کہا جاتا ہے۔ سلیس اردو میں اگر اسے ”سی ایس ایس“ کا بخار کہا جائے تو شاید غلط نہ ہوگا۔ اب یہ دونوں بخار بہت ساری چیزوں کے حوالے سے ایک جیسے ہی ہیں۔

مثلاً:
سردی والے بخار میں بندے کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پوری دنیا کی سردی ایک طرف پر اسے جو سردی لگ رہی ہے وہ سب سے زیادہ ہے، اسی طرح سی ایس ایس کے بخار میں مبتلا آدمی کو سی ایس ایس کرتے وقت ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جو علم اس کے پاس وہ ساری دنیا میں کسی کے پاس نہیں۔

Read more

کیا پروفیشنل کامیابی کسی کسی کو حاصل ہوتی ہے؟

اس دنیا کے لوگ مختلف ہیں، ان کے کام، ان کے مزاج، ان کے تقاضے اور ضروریات سب مختلف ہیں تو پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ جب پروفیشنل سکسیس (پیشہ ورانہ کامیابی) کی بات آئے تو سب لوگ ایک سے کامیاب ہو سکیں۔ بعض احباب یہ کہتے ہیں بلکہ اپنی ورکشاپس اور موٹیویشنل اسپیکنگ سیشنز میں اعلٰی ترین پروفیشنل کامیابی کا یوں درس دیتے نظر آتے ہیں کہ ہر آدمی خود کو اس کی بلند ترین سیڑھی پر کھڑا دیکھنے لگتا ہے یا اس کا متمنّی ہو جاتا ہے، مزید برآں خود میں اس کی تڑپ محسوس کرنے لگتا ہے۔ حالانکہ یہ چیز تمام لوگوں کے لئے بیک وقت حقیقت کا روپ نہیں دھار سکتی اور چند دن گزرنے پر شاید ایک دو کو چھوڑ کر تمام مندوبین اور شرکاء اس سبق کے بے حقیقت عوامل سے شکست کھا کر ویسے ہی اپنی زندگیوں کو گزار رہے ہوتے ہیں جیسے پہلے بسر کر رہے تھے۔

Read more

بیروزگاری ایک سنگین مسئلہ!

بے روز گاری پاکستان کے بڑے مسائل میں سے ایک ہے، بے روز گاراُس شخص کو کہا جاتا ہے جو کوئی کام کرنا چاہتا ہو اور اس کی اہلیت بھی رکھتا ہو لیکن اسے کام نہ ملے۔ پاکستان میں اس وقت 25 فیصد سے زائد افراد بے روزگار ہیں اور بے روزگاری کی شرح 9.1 فیصد سے زائد ہے۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونائیٹڈ نیشنل ڈویلپمنٹ پروگرام کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نوجوان مردوں اورخواتین کی شرح برابر ہے۔ 70 فیصد نوجوان پڑھے لکھے ہیں۔

پاکستان کی آبادی کا 64 فیصد 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے جبکہ 29 فیصد کی عمر 15 سے 29 سال کے درمیان ہے 100 میں سے 64 نوجوان شہروں میں آباد ہیں۔ آئی ایل او کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 15 سے 24 سال کی عمر کے 10.8 فیصد نوجوان بے روزگار ہیں۔ اگر ہم اپنے اردگرد ممالک کے ساتھ موازنہ کریں تو وطن ِ عزیز میں بے روزگاری کی شرح زیادہ ہے یہ شرح کچھ یوں ہے ؛ سنگار پور 1.8 فیصد ٗ بھوٹان 2.4 فیصد ٗ مالدیپ اور نیپال میں 3.2 فیصد ٗ بھارت 3.5 فیصد ٗکوریا 3.7 فیصد ٗ بنگلہ دیش 4.1 فیصد ٗ چین 4.6 فیصد ٗ سری لنکا 5 فیصد ہے۔

Read more

ننگا معاشرہ

سعادت حسن منٹو کا افسانہ ہو یا منٹو پر بنی کوئی فلم ہم اس سے دور کیوں بھاگتے ہیں، نظریں کیوں چراتے ہیں؟ کیا یہ ہمارے معاشرے کی عکاسی کرتی ہے؟ کیا ہمارا معاشرہ اتنا پاک ہے کہ ہمیں اب اصلاح کی ضرورت نہیں ہے؟ ہم تو اصلاح کرنے والے کے کردار پر بھی کیچڑ اچھالتے ہیں مگر ایسا کیوں؟ یا جو کچھ ہم کرتے ہیں ہم اسے دیکھنے کا حوصلہ نہیں رکھتے؟ اپنے معاشرے کو ہم بے حیائی کی تصویر کیوں بنا رہے ہیں؟ سب کر کے بھی کب تک خود کو مذہب کی آڑ میں چھپائے رکھیں گے؟ اشرف المخلوقات کا لبادہ اوڑھ کر یوں ہی کب تک ہم اپنے خدا سے نظریں چرائیں گے؟ اب بس بھی کرو، ذرا پردہ چاک تو کرو تم منٹو کے افسانوں میں کرداروں کی جگہ خود کو پاؤ گے۔

Read more

یکجا ہوں، آخر کس بنیاد پر؟

انسان دوسرے انسانوں کے ساتھ کئی رشتے استوار کرتا ہے۔ کچھ وہ خود کرتا ہے اور کچھ قدرتی طور پر اس کے ہاتھ میں نہیں ہوتے۔ جیسے انسان کس رنگ و نسل میں پیدا ہوگا اس کی زبان کیا ہوگی وغیرہ وغیرہ۔ یہ رشتے اور پہچان جب انسان کی شناخت سے آگے نکل کر انسان کی بقاء کا مرکز بن جائے تو عصبیت جنم لیتی ہے۔ اس عصبیت میں انسان اپنے ایک چھوٹے سے دائرے کو بچانے اور پروان چڑھانے

Read more

ہماری محبتِ الٰہی میں زہر کی ملاوٹ

خالق کی محبت انسان کو دُنیا سے بے نیاز کر دیتی ہے۔ اگر انسان خالق کے عِشق میں ڈوب کر دُنیا کو دیکھے، تو اِسے اپنا محور نہیں نظر نہیں آتا۔ بس اِس کے دِل میں ایک ہی حسرت اند شدو مد سے بول رہی ہوتی ہے کہ وہ خدا کا دیدار کر لے، یہ محبت الہی ہوتی ہے، جو کبھی ختم نہیں ہوتی ہے۔ بَس خاموش ہوجاتی ہے؛ اور جتنی خاموش ہوتی ہے، اِتنی ہی زور آور ہوجاتی ہے۔

Read more

حکومت اور عوام

عوام الناس کو اس بات کا اندازہ نہیں کہ حکومتیں کتنی مضبوط اور با اختیار ہوتی ہیں۔ خاص طور پر تیسری دنیا کی حکومتیں جہان عوام کا بدحالی نے بیڑہ غرق کر رکھا ہوتا ہے۔ یہ جملہ کہ سب کچھ عوام ہیں اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ عوام طاقت کا سر چشمہ صرف اتنی دیر تک ہیں جب تک حکمران ان کے بل بوتے پر میدان نہیں مار لیتے۔ بعد میں یہ جملہ صرف ان کو بیوقوف بنانے کے لیے بولا جاتا ہے۔

جب کوئی حکومت بر سرِ اقتدار آ جاتی ہے تو چت بھی اس کی پٹ بھی اس کی ہو جاتی ہے اور عوام صرف مفعول بن کر رہ جاتے ہیں۔ ہمارے یہاں حکومت کا دائرہ ء عمل ایک تختہ سیاہ کی طرح ہوتا ہے جس پر وہ عوام کی قسمت کے فیصلے لکھ لکھ کر مٹاتی ہے۔ بلکہ اس کا ایجنڈا ملک اور قوم کے مفاد سے ورے ورے ہوتا ہے۔ حکومت جو فیصلے کرتی ہے عوام تھوڑے سے شور کے بعد اس کے آگے گھٹنے ٹیک ہی دیتے ہیں۔

Read more

شادی مبارک

ان دنوں شادیوں کا سیزن اپنے عروج پر ہے یوں لگتا ہے جیسے نئے شادی شدہ جوڑوں کی بہار آ گئی ہو۔ جیسے ہی ویک اینڈ اپنی آمد کا اعلان کرتا ہے ساتھ ہی شادی کا بگل ہمیں ہر طرف سنائی دینے لگتا ہے۔ شام ہوتے ہی سڑکوں پر قطار در قطار براتیں اپنی خوشبوئیں بکھیرنا شروع کر دیتی ہیں۔ بیوٹی پارلرز میں سے نکلتی دلہنیں علحدٰہ اپنے جلوے دکھا رہی ہوتی ہیں غرض شادی کا منظر ہر طرف رقص

Read more

کریپٹو کرنسی کے نام پر پاکستانی قوم کو ایک بار پھر اربوں روپے کا چونا لگ گیا

عالمی سطح کی غیر قانونی آن لائن کریپٹو کرنسی فرانچائز کے ڈومین میں تبدیلی کے باعث کوئٹہ سمیت پاکستانی شہریوں کے لگ بھگ اربوں روپے روپے ڈوب گئے ہیں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی جناح روڈ کے عقب میں قائم پے ڈائمنڈ نامی بزنس فرانچائز کو تالے پڑ گئے ہیں جبکہ عملہ فرار ہوگیا ہے جس کے باعث مختلف سرکاری و نجی اداروں سے ریٹائرڈ سینکڑوں ملازمین سمیت بعض متواسط طبقے کے لوگوں کی عمر بھر کی جمع پونجی ڈوبنے

Read more

لائبریری کی باتیں

لائبریری اگرچہ ایک پرسکون گوشہ ہوتی ہے، جہاں لوگ مطالعہ کرنے جاتے ہیں۔ کتابیں لینے یا دینے جاتے ہیں۔ تقریباً ہر لائبریری میں باتیں کرنا، شور کرنا ممنوع ہوتا ہے۔ لیکن پھر بھی کچھ دیوانے لائبریری میں باتیں کرنے جا رہے تھے۔ اس کے تقدس بھرے سکوت کو اپنی آوازوں سے درہم برہم کرنے جا رہے تھے۔ اس کی سناٹے والی جھیل میں اپنے دہنوں سے پتھر پھینکنے جا رہے تھے۔ اور یہ دیوانے ایسے بھی نہ تھے کہ لائبریری

Read more

زندگی عشق و محبت سے جواں ہوتی ہے

زندگی کو آپ ایک جلیبی یا گول دائرے سے تشبہہ دے سکتے ہیں۔ اگر آپ کی زندگی جلیبی کی طرح ہے تو آپ کو زندگی میں کئی موڑ اور مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے اور اگر دائرے کی طرح ہے تو پھر کولہو کے بیل کی طرح چلتے جائیں، چلتے جائیں اور بس چلتے جائیں۔ لیکن دونوں صورتوں میں تھک ہار کر آنا آپ نے اپنے ابتدائی نقطہ پر ہی ہے جہا ں سے یہ زندگی شروع ہوئی تھی۔ انسان جب دنیا میں آتا ہے تو اس کا پہلا سا منا اپنی پیدا کرنے والی ماں سے ہوتا ہے۔

Read more

ڈھونڈوگے تو اِس شہر میں قاتل نہ ملے گا

اب یہ جاننا ممکن نہیں کہ سہراب الدین کا قتل کیوں کروایا گیا اور اِس کے پیچھے کون لوگ تھے؟ سہراب الدین، اُس کی اہلیہ کوثر بی اور دوست تلسی رام پرجاپتی کے فرضی انکاؤنٹر کیس کی سماعت کرنے والے جج نے اپنی بے بسی اور مجبوری کا اظہار کرتے ہوئے تمام 22 ملزمان کو ناقص جانچ، ناکافی ثبوت اور گواہوں کے انحراف کی وجہ سے بری کر دیا۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ اُنہیں جج لویا کا حشر معلوم

Read more

جنوبی پنجاب صوبہ اور سردار اختر مینگل کے خیالات

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام اور بہاولپور صوبہ بحالی کے حوالے سے حکومت کوجیسے ہی تعاون کی پیشکش کی تو ایوان میں بات کرنیوالوں کا تانتا بندھ گیا، نوازلیگی ارکان اسمبلی کے چہروں پر خوشی عیاں تھی کہ انہوں نے حکومت کوایک بڑی مشکل میں ڈال دیاہے، مطلب اب آیا ”اونٹ پہاڑ کے نیچے“۔ راقم الحروف پریس گیلری میں صحافی اس بات کو نوٹ کررہے تھے کہ وہ ارکان جو قومی اسمبلی میں آمد

Read more

یتیم محکمہ عرف محکمہ پولیس

عموماً کہا جاتا ہے کہ محکمہ پولیس ایک کرپٹ ترین محکمہ ہے جہاں صرف طاقتور کی سنی جاتی ہے، جہاں صرف امیر شہر کا حکم چلتا ہے اور جہاں ناکوں پر سو پچاس کا فارمولا چلتا ہے۔ یہ تمام الزامات اپنی جگہ درست واقعتاً ہر محکمہ کی طرح پولیس میں بھی کالی بھیڑیں بڑی تعداد میں موجود ہیں جو ہر دوسرے شخص سے عیدی وصول کرنے اور ناکہ لگا کر دیہاڑی لگانے کے چکر میں رہتی ہیں، کچھ تھانوں کے سربراہ ایسے بھی ہیں جن کا اگر صرف موبائل ٹیپ کیا جائے تو 90 فیصد جرم کون، کیوں، کیسے اور کب کرتا سب واضح ہو جائے گا۔

مگر محکمہ پولیس ایسا بھی نہیں جیسا ہم سمجھتے ہیں، وہ اہلکار بھی اسی محکمہ کا ہے جو چوبیس چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر تعینات رہتا ہے اور وہ اہلکار بھی محکمہ پولیس کا ہی ہے جسے اپنے محکمہ کے ملازمین پر افسر ان بالا کے حکم پر نہ چاہتے ہوئے بھی عمل کر کے لاٹھی چارج کرنا پڑتا ہے ذرا سوچیئے اگر آپ پولیس اہلکار ہوں اور آپ کو اپنے دوستوں اور ساتھ ڈیوٹی کرنے والے عارضی ملازمین بھائیوں کے پُرامن احتجاج کو منتشر کرنے کے لئے ہاتھ میں ڈنڈا دیا جائے تو نہتے دوستوں اور ساتھیوں پر تشدد کرتے ہوئے آپ کے کیا احساسات ہوں گے۔

Read more

جو تاریک راہوں میں مارے گئے

سعید خان جان بحق ہو گیا۔ سعیدخان سجیلا تھا۔ سعیدخان جوان تھا اور اسی وطن کا تھا۔ اس نے راہ حق میں جان دی ہے۔ وہ اسی وطن کے لوگوں کی زندگی محفوظ بناتے ہوئے قربان ہواہے۔ وردی پہنے جان دے کراپنی وردی کا مان بڑھا گیاہے۔ اس نے اپنے وطن کے لوگوں کی حفاظت کرنے کی کھائی ہوئی قسم جان وار کر پوری کی ہے اور اپنے ساتھ اپنے محکمے کوبھی سرخروکرگیاہے۔ سعید خان نے 2011 میں وطن کی

Read more

شریف تو وہی ہے جسے موقع نہیں ملا

ایک موصول ہونے والے ایس ایم ایس کے مطابق : ”حقیقی پاک دامن وہی ہے جس کے پاس گناہ کے لیے وسائل اور مواقع بھی ہوں اور وہ پھر بھی گناہ نہ کرے“۔

ہمارے معاشرے میں دو قسم کے شریف حضرات پائے جاتے ہیں، جن میں ایک ’گڈ شریف‘ افراد ہیں اور دوسری جانب ’بیڈ شریف‘ افراد ہیں۔ جیسا کہ وطن عزیز میں کسی زمانے میں گڈ طالبان اور بیڈ طالبان ہوا کرتے تھے۔

گڈ شریف افراد وہ ہیں جنہیں مسلسل مختلف مراحل پر مختلف نوعیت کے مواقع میسر ہو رہے ہیں مگر وہ حقیقی پاک دامن انسان ان مواقعوں سے فائدہ نہیں اٹھا رہے کیونکہ انہوں نے اپنے نفس پر قابو پانا سیکھ لیا ہے اور اب وہ اس خوشی میں اپنا نام گڈ شریفوں کی فہرست میں لکھوانا چاہتے ہیں۔ بڑھتی ہوئی فحاشی کے باعس اس طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد میں دن بدن کمی آتی جارہی ہے۔

Read more

چین میں ایغور مسلمانوں کی حالت ِ زار

ہم بھی عجیب قسم کے مفاد پرست لوگ ہیں۔ جہاں ہمارے مفادات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ نہ ہو، وہاں پر ہم حد سے زیادہ حق گو اور اسلام پسند بن جاتے ہیں۔ ایسے عالم میں پھراحتجاجی جلوسوں سے ہمارا غم وغصہ کم ہوتاہے نہ ہی قومی املاک کو نقصان پہنچانے اورمخالفین کے پتلے جلانے سے ہماری اندر کی آگ ٹھنڈی ہوتی ہے۔ لیکن جہاں ہمارے مفادات کو زک پہنچنے کا خدشہ ہو تو پھر وہاں پر ہم لب بستگی

Read more

خیبر پختونخواہ کی چھوٹی زبانوں اور ثقافتوں کی پکار

گزارش یہ ہے پاکستان کاصوبہ خیبر پختونخواہ رنگا رنگ ثقافتوں کا ایک گلدستہ ہے۔ جس میں 29 زبانوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں ان 29 زبانوں اور ثقافتوں میں سے چودہ ( 14 ) لسانی برادریوں کا تعلق ضلع چترال سے ہے۔ لسانی تنوع اور ثقافتی گوناگونی کے حساب سے چترال پاکستان کا ایک زرخیز خطہ تصور کیاجاتاہے۔ چترال ایک کثیرالالسانی ضلع ہونے کے باوجود اپنے پرامن ماحول کی وجہ سے پورے پاکستان میں مشہور ہے۔

Read more

تبدیلی لائیں یا سال پرانی منافقت پر چلیں

ہم بطور معاشرہ سچ سہنے کی ہمت کھو چکے ہیں۔ سچ کا سامنا کرنے، حالات کا مقابلہ کرنے، اپنے زمانے کے تقاضوں اور علوم کے حصول اور ایک صحت مند مقابلے کے بجائے ہمارا سارا زور اس بات پر رہتا ہے کہ جو کچھ میں نے بولا ہے وہی سچ ہے، جو کچھ میں دیکھتا ہوں وہی حقیقت ہے۔ تصور کا جو رخ میں دیکھ رہا ہوں اس کے علاوہ تصویر کا کوئی دوسرا رخ ہی نہیں۔ گزشتہ 70 سالوں

Read more

قبیح رسومات!!

ہمارے بالائی سوات وادی بحرین و کالام اور گرد و نواح میں بھی شدت سے یہ ظالمانہ رسومات نافذ ہیں۔ ان بے معنی رسومات کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ان کے زد میں ہمیشہ غریب اور کمزور طبقے آجاتے ہیں اور زندگی کے اکثر معاملات میں پس کر رہ جاتے ہیں۔ جیسے علاقے کے با اثر افراد اور طاقتور قوموں کی غلامی، ان کا بیگار، اور عورتوں پر ستم و مظالم ان رسومات کی خصوصیات ہیں۔ لیکن اس سب کے برعکس وادی بحرین میں ایک عجیب طرح کی رسم رائج ہے جو ہر لحاظ، ہر پیمانے اور ہر اصول کے رو سے انسانی حقوق کی سراسر منافی اور خلاف ورزی ہے۔ جیسے کہ شادی بیاہ کے لئے جہیز کے نام پر پورے خاندان کو گروی بنا دینا اور گھر کے ایک شخص کی شادی میں ان کی برسوں کی جمع پونجی سے انہیں محروم کردینا سرفہرست ہے

Read more

سالِ نو

ایک تو کل رات سال ہی بدل گیا، پتہ بھی نہی چلا اتنی جلدی ایک تو وقت کتنی جلدی بدل جاتا ہے ایک تو میری خواہش بڑی عجیب ہے (خواہش خواہش ہوتی ہے آپ کی ہے تو منفرد ہوگی عجیب کیوں ہوئی؟ ) ہماری خواہش کا ہم خود احترام ہی نہیں کرتے ایک تو میں بے وقوف بہت ہوں ( یہ الہام کب ہوا تھا؟ ) ایک تو میں بے وقوف ہوں (کب پتا چلا) ایک تو مجھے کچھ سمجھ

Read more

بیس انیس میں بھی انیس بیس کا فرق

دنیا، انسان اور زندگی کے وجود پر اپنے گہرے نقوش چھوڑے ایک اور سال بیت گیا۔ بیس اٹھارہ اختتام پذیر ہوا اور بیس انیس کی کرنیں طلوع ہوئیں۔ ارتقاء کے لحاظ سے دنیا ایک قدم آگے بڑھی، انسانی تمدن ایک سیڑھی اور اوپرچڑھا سائنس نے چھلانگ لگائی اور آنے والے سال میں بہت سی کھائیاں پاٹ جانے کو ہے۔ جی ہاں بیس انیس میں انسان اس دھرتی کی سب سے پیچیدہ مشین یعنی دماغ کے نہاں خانوں تک رسائی پا لینے کا متمنی ہے میڈیکل سائنس بیس انیس میں ڈیزائنرانسانی دماغ تخلیق کرنے کی ٹیکنالوجی حاصل کرلینے کے خواب دیکھ رہی ہے جو انسان کی اعصابی کارکردگی اورصحت کے میدان میں ویسی ہی چھلانگ ثابت ہوسکتی ہے جیسی نیل آرمسٹرانگ نے چاند کی سطح پرلگائی تھی۔

Read more

ہوا کے ہاتھ پہ لکھی کہانی

وہ اتنی معصوم تھی، یا وقت کے اپنے بے رحم تھپیڑوں نے اس سے جذبوں کا اظہار اور رد و قبول کا سلیقہ چھین لیا تھا، لیکن اس کی ہر ادا ساحرانہ اور ہر انداز قاتلانہ تھا، معصوم سی مسکراہٹ، بے نیازی کا سا انداز، میک اپ سے عاری سانولی سی رنگت کے پر کشش خدو خال، سلیقے سے ترشے ناخن اور فیشن کے تقاضوں سے بے نیاز اکثر قمیض پاجامہ، اس پہ ستم اس کا بولنے کا رنگ ڈھنگ، پوری یونیورسٹی رشک و حسد میں چلی گئی، لڑکوں کی آپس کی رقابتیں اور لڑکیوں کے حاسدانہ جملوں سے بے پروا وہ اپنے کام سے کام رکھے اور اپنی تعلیم سے وابستہ آگے بڑھ رہی تھی۔

Read more

یہ جامہ صد چاک بدل لینے میں کیا تھا

ذا تی احتساب پچھتاؤں تجزیئے اور نئے عہدو پیما ں کے سا تھ 2019ء کا سورج طلوع ہو چکا۔ہما رے ما یہ ناز شاعر فیض احمد فیض تونئے ماہ و سال کی آمد کو ہندسوں کے بدلنے کا کھیل سمجھتے تھے۔بے شک ما ہ و سال کا بدلنا کائنات کا ایک اصول ہے۔ زندگی میں جدت کو ئی نئی تبدیلی جو کا ر آمد ہو اپنے لئے بھی اور دوسروں کے لئے بھی ضرور ہونی چاہیے۔ کچھ ایسا ہی عزم

Read more

یہ وہ والی شمسہ نہیں تھی

شادی سے پہلے میں گوجرانوالہ کے ایک مخلوط تعلیمی ادارے میں بطور اُستاد پڑھاتا تھا. فارغ اوقات کے دوران مرد اور خواتین ٹیچرز کے بیٹھنے لیے الگ الگ کی بجائے ایک ہی مشترکہ سٹاف روم تھا. جہاں سبھی بیٹھ کر بچوں کی نوٹ بُکس اور ہوم ورک سے لے کر اگلے پرییڈز کی تیاری بھی وہیں کرتے تھے. خواتین اساتذہ میں شمسہ نام کی ایک ٹیچر تھی. جو کمال کی خوبصورت تھی. اس کے حُسنِ کے ساتھ ساتھ، حُسنِ اخلاق،

Read more

سندھ کا فاتح کون ہوگا ؟

پاکستان کی سیاست میں آئے روز نئے موڑ آتے ہی رہتے ہیں۔ ملک کے تین بار منتخب سابق وزیراعظم نواز شریف تاحیات نااہلی کے بعد جیل کی اب صفائی میں مصرف ہیں۔ جس کے بعد قطار میں بظاہر دوسرا نمبر آصف علی زرداری کا ہے۔ آج کل سندھ کی سیات میں بھی طوفان آیا ہوا ہے۔ ایک طرف وفاقی حکومت کے نمائندے گورنر راج کی باتیں کرتے ہیں، دوسری طرف خد گورنر سندھ عمران اسماعیل لاعلمی کا اظہار بھی کرتے

Read more

انسان نما بھیڑے۔۔۔۔۔

اگر ہم پاکستانی اپنی تاریخ پڑھیں تو ہمیں معلوم ہو گا ہے یہ پاکستان جس میں آج ہم آزادی سے زندگی گزار رہے ہیں کتنی مشکلوں اور قربانیوں کے بعد بنا تھا۔ پاکستان کی تکمیل کے لیے ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے تھے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں آزادی کے ساتھ سانس لے سکیں۔ ہم ان کو ایک ایسی آزاد ریاست دے جائیں جس میں ان کا ایمان محفوظ ہو ان کی عزتیں محفوظ ہوں ان پر کوئی ظلم زیادتی کرنے والا نا ہو ان کی قربانیوں کے عیوض ہمیں آزاد ریاست تو مل گئی لیکن آج اس آزاد ریاست میں مائیں، بہنیں، اور بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں۔

Read more

دیر ضرور لیکن۔۔۔ اندھیر نہیں؟

وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ہم منی لانڈرنگ کے خلاف تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرنے جا رہے ہیں۔ ڈالر اسمگل کرنے والے اپنے دن گننا شروع کر دیں لوٹی گئی دولت کی واپسی کے لئے مختلف ممالک کے ساتھ معاہدے کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے اس اعلان سے قبل وفاقی کابینہ نے آصف زرداری، فریال تالپور اور مراد علی شاہ سمیت منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث 172

Read more

سرخ خون روتی، حقیقی آنکھیں

میں جب کبھی گھر جاتا ہوں تو امی میری آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے تلاش کرنے کی کوشش کرتی ہیں اور پھر میری آنکھوں میں دیکھ کر مجھے کہتی ہیں۔ ”پتر تم ایک چشمہ بنوا لو، ہر وقت کمپیوٹر کے آگے بیٹھے رہتے ہو، کہیں تمھاری نظر کم زور نہ ہو جائے۔ دیکھو تمھاری آنکھوں میں سرخ لکیریں بنی ہیں، اتنی کتابیں پڑھتے ہو ان کے چھوٹے چھوٹے حروف آنکھوں کو نقصان دیتے ہیں“۔ اور میں امی کی بات پر مسکر ا کر ہامی بھر لیتا ہوں، کہ امی اس بار ضرور نظر چیک کروا کر چشمہ بنواؤں گا، لیکن امی بھلا جب جانتی ہیں کہ یہ سرخ خون لیپ ٹاپ کی اسکرین سے نکلے والی ’وی یو‘ ریز سے نہیں بلکہ وادی کشمیر سے نکلی ان خبروں کے وجہ سے نکل آتا ہے، جہاں پیلٹ گن کے چھرے انھیں زندگی سے تو دور نہیں کرتے، مگر چلتی سانسوں کے ساتھ موت کی وادی میں حنوط کر دیتے ہیں۔

Read more

نیا سال پرانے ہم

ماضی قریب کی ہی بات ہے جب میں بھی اپنے احباب کی طرح نئے سال کی آمد پر جوش خروش سے تقریبات میں شریک ہوتا تھا۔ وقت، لمحے سال بیتنے پر تجسس اور کچھ آرزوؤں کے پورے ہو جانے کی امید ایک عجیب سی مسرت پیدا کر دیتی تھی۔ یہ ایسا وقت تھا جب میں مستقبل کی طرف حد سے زیادہ مثبت رویہ رکھتا تھا۔ جوں جوں وقت گزرا شطرنج کی طرح چالیں ختم ہوئیں اور بادشاہ کی جان بچانے کی فکر لاحق ہو گئی۔ آس پاس بہت سے دوست رشتہ داروں کو دیکھتا ہوں تو پتہ چلتا ہے کیسے ان کے نئے سال پرانے ہی رہ گئے۔

کچھ کو لگتا تھا کہ ایف ایس سی میں اچھے نمبر لے کر نئے سال میں میڈیکل کالج میں پہنچ جائیں گے مگر ایسا نا ہو سکا۔ نئے سال میں پرانی جگہ پر ہی تھے۔ کچھ نے مقابلے کا امتحان دیا ایک نے تو اپنا ای میل ایڈریس بھی سی ایس پی کے نام سے بنا لیا مگر موصوف 2016 میں اپنے نئے ایڈریس کے مطابق سی ایس پی نہیں بن سکے۔ خیر ایک عمر تک جب آپ کے پاس کھیلنے کے لئے کچھ پتے باقی ہوتے ہیں ہر نیا سال ایک نئی امید کا راہرو ہوتا ہے۔

Read more

لمبی لمبی ہانکتے مشیر اور وزیر کس کے مہرے ہیں؟

مملکت خداداد پاکستان میں طاقتور اداروں کو ایک کمزور حکومت قابل قبول رہتی ہے، کیونکہ وہ سوال کرنے کی طاقت نہیں رکھتی، اور بنا روک ٹوک کے وہ سب کچھ کرجاتی ہے جو مضبوط حکومت پسندیدہ کام کرنے سے کرنے سے پہلے سوال کرتی ہیں۔ مگر اعلیٰ حکام سوال پوچھنے کی جسارت کرنے والوں کو جواب دینے کے بجائے سبق سکھاتی ہیں۔

اس وقت ایف آئی اے کے دو شاہکار موضوع بحث ہیں۔ ایک اصغر خان کیس سے راہ فرار اور جعلی بنک اکاؤنٹ کیس میں پُھرتیاں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے زیر انتظام ایف آئی اے نے لکھ کر دیا ہے کہ مشہور اور معروف ”اصغر خان کیس“ کو بند کردیا جائے، کیونکہ شواہد ناکافی ہیں اور اصغر خان کیس 25 سال پرانا کیس ہے دوسرے طرف وہی ایف آئی اے جعلی بنک اکاؤنٹ کیس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 1989 کے ایک مقدمے میں سمن کرتا ہے جس میں بلاول بھٹو زرداری کی اس وقت عمر ایک سال تھی۔ مزید یہ کہ ایف آئی اے جعلی بنک اکاؤنٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹاپ لیڈرشپ کو چیئرمین آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری (جو پہلی بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

Read more

تعلیمی ایمرجنسی کی ضرورت

ریاست کی شہریوں پر بنیادی ذمہ داریوں میں سے ایک تعلیم ہے۔ تاکہ معاشرے سے جہالت کا خاتمہ ہوسکے اور ہر فرد عزت مند، ذمہ دار شہری کے طور پر اپنے فرائض ادا کرسکے، اگر فرد بطور شہری اپنیذمہ داریوں سے آگاہ نہ ہوسکا تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہوتے ہیں ’کیونکہ افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر‘ ۔ معاشرے کے ترقی اور قوم کی تقدیر و تدبیر کو درست سمت میں ڈھالنا ذمہ دار شہریوں کا فرض ہوتا ہے۔ معاشرے میں تعلیم کا مقام دیگر ریاستیذمہ داریوں سے اس لئے بھی بلند ہے کہ تعلیم لوگوں کو جینے کا گر سکھاتی ہے اور اپنے حقوق و فرائض سے آشنا کراتی ہے، جو لوگ اپنیذمہ داریاں ادا کرنے سے نہیں کتراتے ہیں وہ لوگ اپنے حقوق کے حصول کے لئے بھی ہر حد تک جانے کو تیار ہوتے ہے ں، انہیں اس بات کا علم ہوتا ہے کہ حقوق غصب کرنا ایک نشہ اور عادت ہے، اگر ایک صاحب فہم کے حقوق اتنی آسانی سے غضب کیے جاتے ہیں تو عام آدمی کے حقوق کا دفاع کون کرے گا؟

گلگت بلتستان گوکہ ملک بھر میں تعلیمی میدان میں اپنی ایک پہچان رکھتا ہے، دس اضلاع پر مشتمل گلگت بلتستان میں خواندگی کا سفر بہت تیز ہے۔ 1998 کے سروے کے مطابق جی بی کے مردوں میں خواندگی کی شرح 52 فیصد جبکہ خواتین میں خواندگی کی شرح 21 فیصد تھی۔ جبکہ 2013 میں شرح خواندگی کے حوالے سے کی گئی سروے کے مطابق مردوں میں خواندگی کی شرح میں اضافہ ہوتے ہوئے 70 فیصد اور خواتین میں خواندگی کی شرح 50 فیصد بتائی گئی ہے۔

Read more

میرے اسلام آباد کا سحر

گلزار صاحب دینہ کے لیے لکھیں یا نور جہاں جی قصور کے لیے گائیں، عام ہو یا خاص اپنا شہر کوئی بھلا نہیں سکتا۔ وہ شہر جہاں پلے بڑھے، وہ گلیاں جہاں بچپن کھیلا، اور وہ راستے جن پہ چل کے نئی منزلیں حاصل کی ہوں کوئی چاہے ان سے کتنا ہی دور ہو جائے ان کو اپنے دل سے دور نہیں کرسکتا۔ دل کے کسی کونے میں کہیں نہ کہیں ایک خوبصورت یاد کی صورت ان سب کو چھپائے رکھتا ہے۔ وہ لوگ جو اپنی تمام عمر اپنے ہی شہر میں بسر کر دیتے ہیں ان کے احساسات شاید کچھ مختلف ہوں، مگر اپنے آبائی شہر کو چھوڑ کے کہیں اور بس جانے والے ہمیشہ اسے یاد کرتے ہیں۔

جیسے کہ میں نہیں بھولی اپنا خوبصورت شہر اسلام آباد۔ دنیا کے خوبصورت ترین دارالحکومتوں میں سے ایک۔ اسلام آباد کا اپنا ہی ایک رنگ روپ ہے، ایک اپنا ہی انداز ہے۔ بہت خوبصورت بہت مکمل۔ سہولتوں سے آراستہ، تفریح سے بھرپور، اور قدرتی حسن سے مالامال۔ وہاں بہار بھی کھل کے آتی ہے اور بارش بھی کچھ زیادہ برستی ہے۔ فروری مارچ کے مہینوں میں پورا شہر پھولوں کی خوشبو سے مہک اٹھتا ہے، گھروں کے لان ہوں یا پبلک پارک ہر جگہ پھول ہی پھول دکھائی دیتے ہیں۔

Read more

شمس و قمر کا خالق اللہ ، اسلامی و عیسوی سال کا خالق اللہ

"والشمس تجری لمستقرلھا، ذلک تقدیر العزیز العلیم۔ والقمر قدرنہ منازل حتی عاد کاالعرجون القدیم۔ لاالشمس ینبغی لھا ان تدرک القمر ولا الیل سابق النھار، وکل فی فلک یسبحون (سورہ یاسین ، آیت 38،39،40) "And the sun runs on its fixed course for a term (appointed). That is the Decree of the All-Mighty, the All-Knowing۔ And the moon – We have determined for it phases, until it returns [appearing] like the old date stalk. It is not allowable for the sun to

Read more

ابو الحسن علی ندوی رح اور انکی تین فاضلانہ کتابیں

کسی بھی علمی و عبقری شخصیت کے یوم وفات پر ان کا سب سے بہترین انداز میں تذکرہ یہ ہوگا کہ اس کے ان علمی مآثر سے نسل نو کو متعارف کرایا جاۓ جو اسکی علمی و تحقیقی زندگی کا نچوڑ اور خلاصہ ہیں. آج مفکر اسلام مولانا سید ابو الحسن علی ندوی رحمہ اللہ کی تاریخ وفات ( 31 دسمبر 1999ء) ھے. انہوں نے جو گرانقدر علمی تصنیفات ورثے میں چھوڑے، ” قدر زر زر گر بداند” کے پیش

Read more

ففتھ جنریشن وار فئیر، ایک افسانہ ۔۔۔

پاکستان حالت جنگ میں ہے، یہ جملہ پیدائش سے لے کر آج تک ہمارے کانوں میں گونج رہا ہے۔ اسی جملے کی پاداش میں ملک دوٹکڑوں میں بٹ گیا اور اسی کے تحت ایک اور تابناک تفریق کی جانب گامزن ہے۔ ففتھ جنریشن وار بھی اسی جنگ کی ایک کہانی ہے۔ جو بلا وجہ ہم پر مسلط کر دی گئی ہے۔ ففتھ جنریشن کو تفصیلاً جاننے کے لئے جنریشن آف وار کی دیگر چار حالتوں کو سمجھنا ناگزیر ہے۔ مختلف

Read more

اصغر خان کیس کا انجام

اصغر خان کیس بالکل اسی طرح دم توڑتا ہوا نظر آرہا ہے جس طرح ہمارے ہاں اسی، نوے سال کے بزرگ اپنے آخری ایام میں بستر مرگ سے لگے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اصغر خان کیس بنیادی طور پر عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف عوام کا کیس تھا اور اس میں ملک کی ٹاپ عسکری اور سول سیاسی لیڈر شپ ملوث تھی۔ اس کیس کا ایک اہم پہلو یہ بھی تھا کہ دو فوجی جرنیل سیاستدانوں کے ساتھ مل کر سیاست کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔

ہمارے ملک کا ہمیشہ سے المیہ ہی یہ رہا ہے کہ طاقتور کے سامنے قانون کے دانت ہمیشہ کھٹے ہوجاتے ہین۔ اس کیس نے ایک طرف قانون کے دانت کھٹے کر دیے اور دوسری طرف ایک بار پھر عوام کے قانون سے متعلق ”دل کھٹے“ کردیئے۔ ہمارے ملک کا طاقتور طبقہ اس اہم ترین کیس میں قانون کے جبڑے کھول کر اپنا ہاتھ نکالتا ہوا صاف دکھائی دے رہا ہے۔

Read more

سوات کوہستان ایک لانچنگ پیڈ

چند دنوں قبل ایک مقامی موقر اخبار میں ایک ’سپر لیڈ‘ پڑھنے کو ملی، جس کا متن کچھ یوں تھا ”گرلز ہائی سکول کالام میں میڑک کی طلبات کا استانیوں کی عدم موجودگی کے خلاف احتجاج“ یہ خبر پڑھ کر ایک بار پھر قلم نے جنبش لی کہ پھر اس بارے میں بیان ہو جائے ”تعلیمی انقلاب“ کے۔ خبر کی تفصیل میں جاتے ہوئے پڑھا کہ طالبات نے اعلیٰ حکام سے اسکول میں غیر حاضر ٹیچینگ اسٹاف کی حاضری یقینی بنانے اور خالی اسامیوں کو جلد از جلد پر کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ویسے یہ بات ہمیشہ مایوسی میں مبتلا کردیتی ہے کہ تحصیل بحرین کے دور دراز بالائی علاقوں کو سرکاری محکموں نے ہمیشہ ایک ”لانچنگ پیڈ“ کے طور پر استعمال کیا ہے۔ ان علاقوں کے سرکاری اداروں میں غیر مقامی افراد کو بھرتی کرکے لانچ کیا جاتا ہے اور بعد میں ان کے تبادلے ان کے اپنے شہروں میں ہو جاتے ہیں۔ ان علاقوں کے تمام اسکولوں اور اسپتالوں کے لئے ہر دور میں محکموں کی طرف سے خالی آسامیوں کی تشہیر کی گئی ہے لیکن بد قسمتی سے علاقے میں تعلیم یافتہ نوجوانوں اور خواتین کی اتنی کمی ہے کہ یہاں سے کوئی بھی، ان خالی آسامیوں پر تعینات ہونے کا اہل نہیں ہو سکتا۔ تمام کے تمام خالی پوسٹوں پر غیر مقامی افراد بھرتی ہوتے ہیں اور ایک دو مہینے کے بعد وہ اپنا تبادلہ اپنے ہی علاقے میں کرواتے ہیں اور اسی طرح ایک بار پھر علاقے کے اسکول، اساتذہ سے اور اسپتال، ڈاکٹرز سے محروم ہو کر رہ جاتے ہیں۔

Read more

بلوچستان میں مخلص قیادت کا فقدان

جس کا فائدہ بلوچستانی کی اکثر سیاسی شاطر قیادت نے اٹھایا اور اسلام آباد و عام بلوچستانی کے درمیان جو رابطوں کے فقدان کا خلا موجود تھا، اس بلوچستانی سیاست دان نے مزید ہوا دی، اور سیاست سے بد ظن شخص کو اسلام آباد اور پنجاب رائے عامہ بنانے کے لیے بطور ڈھال استعمال کرنے میں کام یاب ہوا۔ عام آدمی کا بد ظن ہونا بھی بجا تھا کیوں کہ اس کے مسئلے کو اہمیت جو نہیں دی گئی۔ بلوچستان میں صوبائی حکومت نے 2006 میں اکنامک سروے رپورٹ جاری کی جس کی روشنی میں بلوچستان کی اس وقت کی کل آبادی، جو اس وقت 65 لاکھ کے قریب تھی، اس آبادی کے بالغ 17 میں سے صرف ایک شخص باقاعدہ ماہ وار تنخواہ لیتا تھا۔ جب کہ اس کے مقابلے میں صوبہ پنجاب میں 5 میں سے 1 شخص باقاعدہ تنخواہ لیتا تھا۔ رپورٹ ایک آئینہ ثابت ہوئی، جس میں ناقص حکومتی کارکردگی نظر آئی۔ شاید اس وجہ سے 2006 کے بعد وہ معاشی سروے رپورٹ دوبارہ پلاننگ انیڈ ڈویلپمنٹ ڈپمارٹمنٹ بلوچستان نے شایع نہیں کی۔

Read more

میڈم آمنہ ریاض: طالب علموں کے لیے ایک روشن مینارہ

جامعہ بہاو الدین زکریا کے الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹ منٹ کی ہر دل عزیز شخصیت، جن کے چہرے پہ پھیلی مسکان، بھول پن اور معصومیت کے سحر سے کسی طالب علم کو راہ فرار نہیں، وہ میڈم آمنہ ریاض ہیں۔ اسائن منٹس، کوئز پروگرام اور سیشنل مارکس کی مار دھاڑ سے قطع نظر، آپ تشنگان علم کی انتہائی شفقت و منکسر المزاجی سے راہنمائی فرماتی ہیں۔ شاذ و نادر ہی ایسا ہوا ہو گا، کہ آپ لیکچر کے اوقات پر نہ پہنچ پائی ہوں؛ وگرنہ ایسی ایسی صورت احوال کا سامنا بھی کیا، کہ جب ان کی وہیل چئیر کو اسپورٹ کرنے والی فیملی کی کوئی خاتون ہم راہ نہ ہوتی، تو خود ہی اپنے قلم چلانے والے ہاتھوں کو مشقت دیتے ہوئے تشریف لے آتیں۔

قدرت نے اس قدر روشن چہرہ بنا کر ٹانگیں کم زور کر دیں۔ وہ مالک ہے، ہر کام پہ قادر ہے۔ اس نے جو بہتر سمجھا کیا؛ لیکن شخصیت میں اعتماد، متانت غم گساری، خیر خواہی و رحم دلی کی صفات بدرجہ اَتم موجود ہیں۔

Read more

حلوائی کی دکان پر نانا جی کی فاتحہ

ایک طلسم ہوش رُبا ہے کہ جس سے آنکھیں خیرہ ہیں۔ ہر روز نئے نئے انکشافات ہوتے جا رہے ہیں ”پوت کے پاؤں پالنے میں ہی نظر آجاتے ہیں“ اس محاورے کی عملی تصویر جناب آصف علی زرداری صاحب جب محترمہ بے نظیر بھٹو کی انگلی پکڑے اقتدار کے ایوانوں میں نمودار ہوئے، تو اپنی قابلیت سے آتے ہی مسٹر ٹین پرسنٹ کا لقب پا لیا اور اس پر کبھی شرمندہ بھی نہیں ہوئے۔ آنے والے مختلف ادوار میں ان پر مالی بد عنوانیوں کے الزامات لگتے رہے، لیکن ان کو مرد حر، نیلسن منڈیلا، مفاہمت کا بادشاہ اور ایک زرداری سب پر بھاری قرار دے کے کر ان کی عظمت، لیاقت اور قابلیت کے ڈھول پیٹنے والوں کو کہیے بھی تو کیا کہیے۔

بے نظیر بھٹو کے پہلے ادوار حکومت میں وزیر سرمایہ کاری اور بے نظیر بھٹو کی حادثاتی موت کے بعد عہدہ صدارت پر فائز رہنے والے زرداری، اور کسی پر بھاری ثابت ہوئے ہوں یا نہ ہوئے ہوں، اپنی پارٹی اور ملک پر ضرور بھاری ثابت ہوئے۔

Read more

دیر ضرور لیکن اندھیر نہیں

وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ہم منی لانڈرنگ کے خلاف تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرنے جا رہے ہیں۔ ڈالر اسمگل کرنے والے اپنے دن گننا شروع کر دیں۔ لوٹی گئی دولت کی واپسی کے لئے مختلف ممالک کے ساتھ معاہدے کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے اس اعلان سے قبل وفاقی کابینہ نے آصف زرداری، فریال تالپور اور مراد علی شاہ سمیت منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث 172 افراد پر ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کی منظوری دے کر ان افراد کی لسٹ جاری کر دی ہے۔ اس ا قدام سے قبل میاں نواز شریف کو احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید با مشقت کی سزا سنا کر گرفتار کر لیا ہے۔ ملک میں جاری اس سفاک احتساب کے باعث اپوزیشن کے حلقوں میں یہ تاثر ابھرتا نظر آرہا ہے کہ احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے۔

Read more

محاورے سے معاشرتی حقیقت تک

وہ چھٹی جماعت کے طالبِ علم کی اردو کی کاپی تھی اور میں اس وقت پرچے میں دیے گئے ’محاوروں کا جملوں میں استعمال‘ کا سیکشن چیک کر رہا تھا۔ اس طالبِ علم نے دیے گئے ایک محاورے کا استعمال کچھ یوں کیا تھا:
”پانی کی کمی سے ٹینکر ڈلوانے پڑتے ہیں اس لیے پانی پیسے کی طرح نہیں بہانا چاہیے‘‘۔

یہ واضح تھا کہ طالبِ علم نے محاورہ ’پیسہ پانی کی طرح بہانا‘ کی ترتیب کو غلط پڑھ اور سمجھ لیا تھا اور ایک عمدہ کوشش کے باوجود اس کو بدلے میں مجھ سے صفر ہی ملنا تھا۔ صفر دینا تو علاحدہ بات تھی، اصل میں ایک بچے نے اپنی معصومیت میں ایک معاشی حقیقت کو سادہ لفظوں میں روشن کر دیا تھا۔

Read more

بندے کا اللہ سے تعلق اور توکل

پچھلے دنوں صحیح بخاری کی ایک طویل حدیث نظر سے گزری جس میں حضرت کعب بن مالک رضی اللہ تعالٰی عنہ نے غزوہ تبوک میں اپنی عدم شرکت اور پھر اس غلطی پہ انھیں کیسے کیسے آزمایا گیا اور انھیں کیا سزا دی گئی، اس کی پوری تفصیل تھی۔ حضرت کعب بن مالک رضی اللہ تعالٰی عنہ نے بتایا کہ اپنی سستی کی وجہ سے میں غزوہ تبوک میں شامل نہ ہو سکا، جس پہ رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم ناراض ہو گئے۔ سب مومنین نے ان سے بول چال بند کر دی۔ بنو غسان سے خط ملا کہ تم ہمارے پاس آ جاؤ تمھارے صاحب یعنی رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم تم سے زیادتی کر رہے ہیں۔ کیا تم ذلیل پیدا ہوئے ہو۔ ہم تمھیں عزت دیں گے۔ حضرت کعب رضی اللہ تعالٰی عنہ نے خط جلا دیا۔ اس طرح اور کئی امتحان بھی آئے، لیکن آخر 50 دن کی مسلسل توبہ کے بعد، اللہ اور رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم نے انھیں معاف کرتے ہوئے بشارتیں دیں۔

Read more

آٹھ مہینوں میں لاہور میں ستتر بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف

میں طوائف کو برا کیوں سمجھوں جب تک ہمارے معاشرے میں عمران علی جیسے کرداروں کی کمی نہ ہو۔ جب تک ہمارے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں سے زینب جیسی کلیوں کی لاشیں تڑپتی دکھائی نہ دیں۔ جب تک ہم سے کفن میں لپٹی لاشیں محفوظ نہ ہوں۔ جب تک فریال جیسی تین سال کی معصوم بچی درندگی سے بچ نہ پائے۔ تب تک ہاں تب تک میں کوئی حق نہیں رکھتا طوائف کو برا کہنے کا۔ لوگ سوچیں گے کے یہ شخص پاگل ہو گیا ہے؛ ہاں میں پاگل ہو گیا ہوں۔ فرشتوں کی عزت پامال ہوتے دیکھ کر۔

چھوڑو زینب کو چھوڑو فریال کو یہ تو ایک عدد بچی کے بارے میں ہم جانتے ہیں۔ آئیے اب تھوڑا سا روایتی سچ بھی جان لیجیے۔ آصف چودھری کے رپورٹ کے مطابق (10 اگست 2018 ڈان نیوز)

Read more

جمال خاشقجی کی نعش کے ٹکرے سعودی سفارت کار کے گھر لے جانے کی وڈیو جاری

ترکی میں قتل کیے جانے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی تحقیقات میں اہم موڑ آ گیا۔ ترک میڈیا نے سعودی قونصل خانے سے سعودی قونصل جنرل کی رہائش گاہ پر سعودی ٹیم کے ارکان کو بھرے ہوئے کالے مشکوک بیگز لے جانے کی وڈیو ریلیز کر دی۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل والے دن سعودی ٹیم کی گاڑی استنبول کے سعودی قونصل خانے کے اندر موجود سعودی قونصل جنرل کی رہائش گاہ پر

Read more

دیسی انڈے اور برائلر ایگ سے جڑا پروپگنڈا

اللہ کی دی ہوئی نعمتوں میں سے انڈہ ایک ایسی نعمت ہے جسے مکمل غذا کا درجہ دیا جاتا ہے؛ کیوں کہ اس میں وہ ساری چیزیں موجود ہوتی ہیں، جو ایک صحت مند زندگی گزارنے کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔ یہ وہ واحد غذا ہے، جو صرف ایک سے دو منٹ میں تیار ہو جاتی ہے اور اس کے کھانے سے انسان سیکڑوں بیماریوں سے بھی بچ جاتا ہے۔ اور یہی وہ واحد غذا ہے جسے عالمی

Read more

مائی برادر بائے فاطمہ جناح

’’مائی برادر‘‘ کتاب فاطمہ جناح نے قائد اعظم کے متعلق لکھی ہے۔ یہ قائد اعظم کی سوانح حیات ہے۔ اس کی اصل میں یہ انگلش زبان میں لکھی گئی ہے، جو فاطمہ جناح نے ایک انگریز پپلیشر کے کہنے پر لکھی، لیکن پہلی اشاعت پر وہ مقبولیت نہ حاصل کر سکی۔ بعد ازاں 1987 میں قائد اعظم لائبریری نے اسے شایع کیا۔ اب کے اس نے بہت مقبولیت حاصل کی۔ ’’میرے بھائی‘‘ کے نام سے اس کا اردو ترجمہ بھی

Read more

مشرق وسطی سے امریکا کی پسپائی

اقتدار کی ہوس نے انسان کو انسانیت سے کوسوں دور پہنچا دیا ہے۔ ساتھ ہی دن بہ دن اس میں شدت آتی چلی جا رہی ہے۔ یہ ایک ایسا نشہ ہے، جس کی لت لگنے کے بعد نہ کسی پر رحم آتا ہے، نہ کسی کے رونے کی آواز اس پر اثر انداز ہو سکتی ہے، نہ آئے دن اس کے سامنے سے اٹھنے والے جوانوں کے جنازے اس کے دل کو پگھلا سکتے ہیں۔ نہ ان جوانوں کے جنازوں

Read more

کراچی کا امن خطرے میں

شہرِ قائد کراچی میں، کچھ عرصے سے خراب طرزِ حکمرانی کے باعث عوام شدید احساسِ بے گانگی، عدم تحفظ اور خوف ہراس کا شکار ہیں؛ جس کی ذمہ داری بالخصوص وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔ اپنی آواز ایوانوں تک پہنچانے کے لئے احتجاج کرنا عوام کا جمہوری حق ہے، جو مارٹن کوراٹرز کے مکین کر رہے تھے، لیکن سپریم کورٹ کے حکم کی آڑ میں اپنے مفادات کی غرض سے جس طرح نہتے بزرگوں، عورتوں، بچوں تک

Read more

جہاں علم کے دریا متعفن جوہڑ بن گئے ہیں

جون ایلیا فرما گئے ہیں: حاصل کن ہے یہ جہان خراب یہی ممکن تھا اتنی عجلت میں پھر بنایا خدا نے آدم کو اپنی صورت پہ ایسی صورت میں اور پھر آدمی نے غور کیا چھپکلی کی لطیف صنعت میں اے خدا جو کہیں نہیں موجود کیا لکھا ہے ہماری قسمت میں آدمی۔ جسے حیوان ناطق بھی کہا جاتا ہے۔ اسی صلاحیت نطق کے بل بوتے پر آدمی نے منطق کا علم دریافت کیا۔ منطق کے تیشے سے فلسفے کے

Read more

بیٹی رحمت یا زحمت

ایک عالمہ ہیں، جو ماشا اللہ سے 10 سال سے قرآن بمعہ ترجمہ پڑھا رہی ہیں، اُن کی پہلی 2 اولاد بیٹیاں ہیں، تیسری مرتبہ وہ سب سے اولاد نرینہ کے لیے دعا کی درخواست کر رہی تھی، بیٹا ہوا، جانتے ہیں چوتھی مرتبہ اُن کے الفاظ کیا تھے، بیٹا ہو جائے، جوڑی بن جائے گی، اسی ڈر سے کے کہیں بیٹی نہ ہو اُنہوں نے الٹراساؤنڈ نہیں کروایا کہ بیٹی نکل آئی تو، کیونکہ اگر بیٹی پیدا ہوئی تو بقول اُن کے، ایک طرف تو اُن کی تین بیٹیاں ہوں جائیں گی، اور دوسری بات، بیٹے دو ہونے چاہیے، کیونکہ ایک بیٹا اکیلا ہوتا ہے، دو گیارہ کے برابر ہوتے ہیں۔

Read more

درباری چمچے

ابھی میں چھوٹا ہی تھا کہ شربت کی بوتل پہ لکھا پایا کہ دو چائے کے چمچے دن میں تین بار، مگر یہ اتنی سنجیدہ بات نہیں تھی۔ بس اتنی سمجھ نہیں آئی کہ چائے والاچمچ کون سا ہوتا ہے۔ خیر کچھ ہی عرصہ بعد ایک اور چمچے کے بارے میں پتہ لگا اور یہ تھا کھانے کا چمچہ، تو ڈکشنری کھولنا ناگزیر ہوگیا کہ لفظ و معانی کی اتھل پتھل کا بار گراں میرا ننھا دماغ کیسے سہہ سکتا؟ تب آہستہ آہستہ پتہ لگا کہ چائے کا چمچہ چھوٹا اور کھانے کا تھوڑا بڑا ہوتا ہے بلکہ یہ مختلف سائز میں آتے ہیں چھوٹا، بڑا درمیانہ بہت بڑا وغیرہ۔
چمچے کی خاصیت یہ ہے کہ یہ برتن کا پکوان پلیٹ میں منتقل کرتا ہے کبھی حسن خوبی سے تو کبھی یوں بچوں کی طرح کے دسترخوان پہ کھانا سالن اِدھر اُدھر بھی بکھرا دیتا ہے۔

Read more

قلات میں انسانی ڈھانچوں کی برآمدگی

ایک اطلاع کے مطابق بلوچستان کے شہر قلات سے تقریباً 80 کلومیٹر دور پہاڑوں کے اندر ایک سرنگ میں 25 انسانوں کے ڈھانچے برآمد ہوئے ہیں۔

قلات گندار نیوز کے مطابق چند روز قبل یہاں سے 25 افراد کی لاشیں اور ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ان مرے ہوئے یا فوت شدہ انسانوں میں سے ایک شخص کی لاش چارپائی پر پائی گئی ہے جبکہ 24 فوت شدہ انسان چارپائی کے بجائے نیچے زمین پر پائے گئے ہیں۔ مزید دلچسپ امر یہ کہ یہاں سے ان کے ساتھ ایک مُردہ کُتّے کی ہڈیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ یہ برآمدگیاں یا دریافت بڑے دلچسپ اور حیرت انگیز ہیں جن کی تحقیق کی ضرورت ہے

Read more

پھر کیا حل ہے؟

توبہ توبہ خدا! آج نو سالہ بچی کے ساتھ۔۔۔ کیا پھر کوئی ریپ ہوا؟ صرف ریپ نہیں۔ بعد میں بچی کا سر پتھر سے کچل کر اس کی لاش کو کسی پیر کے مزار کے پاس پھینک دیا کتنا ظلم ہے۔ پر کیوں اتنا ظلم ہے؟ ابھی کچھ دن ہی پہلے ایک تین سالہ بچی کے ساتھ بھی تو کچھ ایسا ہی ہوا۔ آج اخبار میں پڑھ رہا تھا کہ نو سالہ لڑکے کو بھی زیادتی کے بعد قتل کر

Read more

تاجدارِ کائنات حضور ﷺ کا حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے محبت کا انداز

ام المؤمنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی ہیں۔ آپ کا نکاح حضور اقدس ﷺ سے قبل ہجرت مکہ مکرمہ میں ہوا تھا لیکن کاشانۂ نبوت میں ہجرت کے بعد مدینہ منورہ میں 2 ہ میں آئیں۔ حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا حضور اکرم ﷺ کی بہت ہی چہیتی زوجہ تھیں۔ فقہ و حدیث کے علوم میں حضور ﷺ کی ازواج کے درمیان حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی

Read more

مرزا اسد اللہ خان غالب کے نام

بلی ماراں کے محلے گلی قاسم جان سے آج بھی ہوا کا جھونکا گزر کر اترا کے باہر کو نکلتا ہو گا، جہاں جہاں پہ پہنچتا ہو گا ادب کی مہک ماحول میں تحلیل کرتا جاتا ہو گا۔ اردو کو اپنے آپ پہ فخر ہوتا ہو گا آج بھی، جبکہ ہندوستان آج بھی اپنا قد اونچا اور سینہ چوڑا کر لیتا ہو گا۔ دسمبر کے سرد سناٹے بھی بہار میں تبدیل ہوجاتے ہوں گے۔ نواب جاں کے قول کے بقول

Read more

سائبر کرائم سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر

ترسیل اطلاعات کے جدید دور میں ڈجیٹل اور سماجی ذرائع ابلاغ کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ ابلاغ کے اس سریع ترین ذریعے نے دنیا کو ایک عالمی گاؤں میں تبدیل کردیا ہے جس سے نہ صرف باہمی رابط آسان ہوئے، ساتھ ہی عوام میں شعور کی بیداری اور آگہی میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

سائبر جرائم سے مراد جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہونے والی غیر قانونی سرگرمیاں، کسی کے کمپیٹر سسٹم تک بلا اجازت رسائی، ڈیٹا کو نقصان پہنچانا، اکاونٹس کی ہیکنگ، انٹر نیٹ دہشت گردی، فیس بک پر ہراساں یا بلیک میل کرنا، شہرت کو داغدار کرنا، جعلی شناخت ظاہر کرنا، ممنو عہ و حساس معلومات تک رسائی و ڈیٹا چوری یا سوشل میڈیا کے ذریعے انتہا پسند تنظیموں کی معاونت، فرقہ پرستی، نفرت انگیزی یا مذہبی منافرت پھیلانے کا قبیح فعل، غیر قانونی سم کارڈ کا اجراء، یہ سب سائبر کرائم کے زمر ے میں آتے ہیں۔

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم سیل نے نے عوام کی آگہی کے لئے سائبر جرائم سے محفوظ رہنے کے چند حفاظتی تدابیر جاری کی ہیں جن پر عمل کر کے آپ کسی حد تک ان جرائم سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

Read more

سندھ کا عوامی شاعر

سندھی زبان کے 4 بڑے شعرا ٕ کو عظیم شاعر کا درجہ دیا جاتاہے۔ ان میں حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی حضرت سچل سرمست رح ہندو صوفی شاعر چین رائے سامی اور شیخ ایاز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جدید سندھی شعرا ٕ میں استاد بخاری تاجل بیوس ابراہیم منشی ادل سومرو حسن درس اور عبدالغفار تبسم بھی صف اوّل کے شاعروں میں شمار ہوتے ہیں۔ تاہم شاہ لطیف کے بعد شیخ ایاز کا مقام ہے جس کو لطیف ثانی بھی کہا جاتا ہے

شیخ ایاز جس کا اصل نام مبارک علی ہے 23 مارچ 1928 کو کراچی میں غلام حسین شیخ کے گھر شکارپور میں پیدا ہوا اور 28 دسمبر 1997 کو کراچی میں انتقال ہوا ایاز نے اپنی شاعری کی ابتدا اردو سے کی جس کا پہلا اردو شعری مجموعہ بوئے گل نالہ دل شایع ہوا جس کو بڑی پذیرائی حاصل ہوئی اور رائیٹرز گلڈ سے ایوارڈ بھی دیا گیا مگر اس نے بعد میں سندھی ادب اور شاعری پر خصوصی توجہ دی

Read more

نیا پاکستان اور سیاسی ترجیحات ۔۔۔

رواں برس انتخابات کے بعد سے نئے پاکستان کا چرچہ ہے،  وزیر اعظم جب بھی قوم سے خطاب کرتے ہیں، اس بات پر زور دیتے نظر آتے ہیں کہ نیا پاکستان پرانے پاکستان سے الگ ہوگا، یہاں انصاف کا بول بالا ہے، غریب کو روٹی ملے گی، سرمایہ کاروں کے ناجاٗز منافعے کا احتساب ہوگا۔ یہ سب اور بہت کچھ نئے پاکستان کی جھلکیاں ہیں جو ہمیں اور آپ کو دیکھنے کو ملتی ہیں۔ لیک بیانات کی حد تک۔ اس حکومت کا اصل مسٗلہ کچھ وزیر ہیں جو اپوزیشن جماعتوں کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات سمیت کئی وفاقی وزرا بھی ایسے ہی کچھ وزیروں میں سے ایک جیتی جاگتی مثال ہیں جو حکمراں جماعت کے اسٹار ترجمان ہیں، لیکن یہ تنقید کرتے ہوئے بھول جاتے ہیں کہ مخالف پارٹیوں کے بھی ترجمان یہی رہ چکے ہیں، دوسری جانب حکومت کی جانب سے عملی اقدامات اب تک کوئی نظر نہیں آرہا جس میں تعلیم کا مسئلہ، پانی کا مسٗلہ ملک کو درپیش توانائی کے مسائل سے لے کر کئی اہم مسئلے حکومت وقت کے انتظار میں ہیں کہ کب حکومت اپنی سیاسی قلابازیوں سے باہر نکلے اور ان مسئلوں پر عملی اقدامات کرے۔

Read more

اندھے گونگے اور بہرے لوگ

اسلام آباد میں اندھے گونگے اور بہرے لوگ رہتے ہیں اس لئے میں اردو میں تقریر کرتا ہوں گھوٹکی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے زرداری صاحب نے اسلام آباد کے لوگوں کے بارے عوام کی معلومات میں یہ گراں قدر اضافہ کیا۔ میڈیکل سائنس یہ کہتی ہے جو لوگ بہرے ہوتے ہیں وہ گونگے بھی ہوتے ہیں۔ اور گونگے بہرے سوائے اشاروں کے کوئی زبان نہیں سمجھتے۔ وہ اشاروی کی زبان کے علاوہ کوئی زبان بول نہیں سکتے۔

Read more

آپ دلی کی سڑکوں پہ گائے کا گوشت بیچنے کی خواہش کررہے ہیں

بھارت میں اس شخص کو مسلمانوں کا کتنا ہمدرد اور غمگسار تصور کیا جائے گا کہ جو نئی دہلی، گجرات، یوپی یا کرناٹک کے کسی علاقے میں پرہجو م پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کرے کہ ہمارے مذہب میں چونکہ گائے حلال ہے، اس کی قربانی ہمارے مذہبی عقائد کا حصہ اور باعث ثواب ہے، لہذا ہمیں برسرعام گائے ذبح کرنے کی نہ صرف اجازت دی جائے بلکہ اس کے خلاف آنے والے عوامی ردعمل کو روکنے اور تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔

ایک ایسے ملک میں جہاں اقلیت مذہبی جنونیوں کے ہاتھوں یرغمال ہے۔ جہاں ٹرین میں معمولی سے تو تکرار پہ درجنوں افراد ملکر پانچ نوجوانوں کو شدید تشدد کے بعدیہ بہانہ تراش کے موت کے گھاٹ اتاردیں کہ ان کا جرم گائے کی شان میں گستاخی تھا۔ جہاں لڑکی کے انکار پہ متعدد اوباش غریب کے گھر میں گھس کر پوری فیملی کو یہ کہہ کر کاٹ دیں کہ یہ بڑے کا گوشت پکا رہے تھے، یا جس معاشرے میں پجاری اپنی ہوس پوری نہ کرنے والی اقلیتی خاتون کو بھگوان کی بیحرمتی کا مرتکب قرار دے کر زندہ جلانے کی سزا سنائے۔

جہاں اکثریتی آبادی کا بحیثت مجموعی یہ مزاج بنا دیا جائے کہ وہ اپنے ہر بے ضرر ذاتی مخالف کو مذہب کے لئے ضرررساں قرار دینے پہ آماد ہ ہو اور من مطلب کی سزا سنانے کی آرزمند، اس معاشرے میں اقلیتی نمائندگی کا لبادہ اوڑھ کر کوئی شخص عوام کے بیچوں بیچ میڈیا کے سامنے گلا پھاڑ کے ایسا مطالبہ کرے، ایسی خواہش کا اظہار کرے کہ جس سے پورے معاشرے کی دل آزاری کا احتمال ہویا مذہبی، مسلکی مقدسات کی بیحرمتی کارنگ غالب ہوتویقینی طورپر اس کا یہ مطالبہ، یہ خواہش اپنی قوم اور انتظامیہ کو ایک نئے امتحان میں جھونکنے کی کوشش ہی قرار پائے گی۔

Read more

وفاق پاکستان کو ریجنلائزیشن کی ضرورت ہے

ریجنل ازم (علاقائیت) سیاسی نظریہ ہے۔ جس کی بنیاد علاقائی طور پر سیاسی، سماجی اور معاشی ترقی کو توجہ کا مرکز بنایا جاتا ہے۔ ریجن ایک یا زیادہ ہو سکتے ہیں۔ کئیء ریجن کی ایسوسی ایشن، سیاسی جماعت اور تنظیم بنائی جا سکتی ہے۔ علاوہ جغرافیائی شناخت کے ریجنل لسانی اکائیاں، مذہبی اقلیتی گروپس، قومیتیں اور ثقافت ریجنل ازم کی ڈومین میں آتیں ہیں۔ بنیادی فلسفہ وفاقیت کی ریجنلائزیشن کرنا ہے۔ اقتدار کی مرکزیت میں بتدریج کمی کرکے ریجن کو زیادہ سے زیادہ خودمختاری دینا ہے۔

ریجنل ازم میں مرکزی ریاست کی بنیاد ریجن پر مبنی ہوتی ہے، جس طرح یونائیٹڈ اسٹیٹ آف امریکہ ہے۔ پچاس ریجن کا ایک وفاق ہے۔ علاقائیت کی سیاست سے وفاقیت کو تقویت ملتی ہے۔ آج کا عہد تقاضا کرتا ہے کہ علاقائی خطوں کی بات کی جائے۔ ریجنل ازم سے ریاست مضبوط اور وفاق طاقت ور ہوتا ہے۔ پڑوسی ملک بھارت نے پنجاب سمیت دیگر علاقوں میں شورش کا خاتمہ ریجنل ازم کی سیاست کے ذریعے کیا ہے۔ آج آپ کو بھارتی پنجاب میں خالصتان کی وہ آواز سنائی نہیں دیتی ہے جو کچھ عرصہ پہلے سنائی دے رہی تھی۔ بھارت نے ریجنل ازم کو فروغ دے کر وفاق کو بچایا ہی نہیں بلکہ مضبوط کرلیا ہے۔ بھارتی پنجاب میں اب خالصتان تحریک تمام تر کوششوں کے باوجود آگے نہیں بڑھ رہی ہے اور نہ کوئی آئندہ آثار نظر آتے ہیں۔

Read more

گجرات پولیس کا 13 دسمبر کو گرفتار کردہ نوجوان غائب کیوں؟

علی عرفان ولد عاشق علی 13 دسمبر 2018 کو لاپتہ ہوا تھا۔
اس نوجوان اور اس کے گھر والوں کے ساتھ جو ظلم ہوا وہ ایک طرف، لیکن میڈیا میں مکمل خاموشی، تو دوسری جانب پولیس اب تک اس نوجوان کا سراغ تک نہیں لگا پائی۔

سوال یہ ہے کہ تبدیلی کا مطلب کیا ہوتا ہے؟ میڈیا ہائپ ہو تو قانون حرکت میں آتا ہے اور انصاف کو پر لگ جاتے ہیں، عرفان کے والدین اور پنڈ چوہدووال کے باسی ہر دوسرے روز ڈی پی او گجرات سید علی محسن کاظمی کے آفس کے باہر احتجاج اور رو رو کر آتے ہیں، ہائی کورٹ تک کا دروازہ کھٹکھٹا آئے، لیکن ظلم خدا کا کوئی افسر کوئی میڈیا پرسن ٹس سے مس نہیں ہو رہا، یہ ہے تبدیلی؟

جرائم ہو یا کوئی بھی معاشرتی مسائل، پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ٹی وی پروگرام ”سر عام“ جو محترم اقرار الحسن کی محنت اور کاوش سے اب پورے پاکستان میں ایک تحریک بن چکی ہے اس سلسلے میں میں نے گجرات میں تحریک ”سرعام“ کے سرکردہ سے بھی روابط کیے، ان کی خدمت میں پوری کہانی رکھی، لواحقین کے احتجاج کی ویڈیوز واٹساپ کیں، ہم سب کو بہت مان تھا کہ یہ تنظیم اس غریب نوجوان کے کیس کو ضرور اٹھائے گی، لیکن ہمیں ان کے رویے نے بھی بہت مایوس کیا۔

Read more

وجود الہی اور الحاد:

پچھلے دنوں ایک مطالعہ کے شوقین دوست سے کافی عرصہ بعد ملاقات ہوئی۔ کافی یادیں تازہ کیں مختلف ٹاپکس پہ ایک دوسرے کے خیالات پہ بحث و مباحثہ ہوا۔ باتوں باتوں میں بات الحاد یعنی atheism کی طرف چل نکلی۔ میرے دوست نے مجھے بتایا کہ ایک صاحب ہیں پروفیسر رچرڈ ڈاکنز نام کے۔ آج کے دور کے سب سے بڑے ملحدین میں سے ایک ہے۔ اس کا ایک انٹرویو ہے جو الجزیرہ انگلش کے ایک اینکر مہدی حسن نے کیا ہے وہ دیکھو۔

میں نے فارغ ہوکے وہ انٹرویو دیکھی۔
اس میں پروفیسر موصوف نے خدا، مذہب اور سائنس پہ اپنے دلائل دیے۔ اور اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔

اینکر نے ایک سٹیج پہ سوال کیا کہ میں آپ کو خدا کی ذات کے لیے کوئی پریکٹیکل ثبوت نہیں دے سکتا کہ وہ ہے؟ تو آپ کے پاس کیا پریکٹیکل ثبوت ہے کہ وہ نہیں ہے؟
پروفیسر فوراً اکتائے ہوئے لہجے میں کہا کہ "نہیں میرے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے” اور پھر وہ ادھر اُدھر کی مارنے لگ گیا۔ اور کوئی پراپر جواب نہ دیا۔

Read more

ملنگ بھی انسان ہوتا ہے

ملنگ انسان وہ ہے جس کے جسم میں موجود نام کا دل تو موجود ہوتا ہے مگر اس کے اندر عام انسانوں کی نثبت بہت بڑا دکھ اور درد کا پہاڑ ہوتا ہے اور اس پہاڑ میں موجود ایک ایسا لاوا ابھر رہا ہوتا ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتا رہتا ہے۔ ملنگ نشے کر کر کے اس لاوے کو ٹھنڈا کرنے میں لگا رہتا ہے کیونکہ ملنگ کے پاس نشے کرنے کے علاوہ کوئی اور آپشن موجود نہیں ہوتا۔ ملنگ اپنے جان پر تو ظلم کر رہا ہوتا ہے مگر غیر ملنگوں کی طرح دوسروں کی جان پر ظلم نہیں کرتا۔

Read more

سوال تو اٹھیں گے!

کرپشن ایک کثیر المعانی اور وسیع المفہوم لفظ ہے۔ لیکن ہم میں سے اکثر اسے صرف مالی معاملات میں خرد برد اور غبن کی حد تک لیتے ہیں۔ کرپشن کو ہم نے بدقسمتی سے سیاسی نعرہ بنا کر محض سیاستدانوں کو غیض و غضب کا نشانہ بنانا شروع کر رکھا ہے۔ کچھ لوگ کرپشن کو مذہبی و اخلاقی مسئلہ بنا کر اسے اسلامی تعلیمات سے ناآشنائی کا شاخسانہ بھی قرار دیتے ہیں۔ مگر سماجی اور معاشرتی علوم کے ماہرین اسے سماجی مسئلہ قرار دیتے ہیں اور کسی بھی سماج میں اس کی کمی یا سنگینی کو سماجی شعور اور اخلاقی تربیت کے کمتر یا بہتر معیار سے جوڑتے ہیں۔

Read more

حکمِ انفاق اور ہمارا سماج

سماجی رابطے کے ایپس نے خبر اور معلومات کے پھیلاؤ کو حد درجے آسان کردیا ہے۔ مثال کے طور پر واٹس ایپ پر مختلف افراد اپنے ہم خیال احباب پر مشتمل ایک گروپ تشکیل دے لیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انفرادی طور پر بھی لوگ باہمی دلچسپی کی خبریں، ویڈیو کلپس سمیت مختلف مواد ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے یہاں بھی بحثیتِ مجموعی ہماری ذہنی پسماندگی اور تعصبات کے عملی مظاہرے دیکھے جاسکتے ہیں۔ جھوٹ، من گھڑت خبروں اور واقعات، لغویات اور فضولیات کو اس دھڑلے سے پھیلایا جاتا ہے کہ سچ اور دلیل اس کا سامنا کرنے سے قاصر ہیں۔

Read more