اتحاد بین المسلمین کی زندہ مثال

انتہائی نفیس، نرمل، کثافت سے پاک، دھیما لہجہ، محبت کرنے والا انسان جس کا انداز اس کی اپنی شخصیت سے بالکل مختلف تھا۔ سادہ رہن سہن دیکھنے میں با رعب چال ڈھال ایسی کہ کیا ہی کوئی جوان چلتا ہو۔ یہ منصف مِزاج انسان سید علی رضا عابدی تھے، لیکن اِن کو بھی ہمارے وطنِ عزیز میں ابدی نیند سلا دیا گیا ہے۔

سیاست سے کنارا کشی اختیار کرنے کے بعد اپنے کاروبار، خدمت انسانیت میں مشغول رہتے تھے؛ اور حق و سچ کی وکالت کیا کرتے تھے۔ مگر ملک دشمنوں کو یہ بات پسند نہ آئی؛ اور گولیوں سے چھلنی کر کے محب وطن، پاکستان کے نظریات کی حفاظت کرنے والے ایک مخلص پاکستانی کو قتل کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان کے محبوں اور مخالفین کی جنگ جاری ہے۔

Read more

اقلیت کے حقوق پر ڈراما

پچھلے چند دنوں سے ملک میں طرح طرح کے ڈرامے دیکھ کر خود پر بہت قابو پایا کہ چھوڑو نظر انداز کر دو، بار بار دل مجبور کرتا رہا کہ نہیں کچھ چیزوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے بلکہ لکھنا چاہیے۔ مگر میں نے دل و دماغ دونوں کو شکست دی کہ نہیں جو کچھ بھی ہو رہا ہے، بس ہونے دو؛ میرا کیا کام میں ان تمام مسائل پر کیوں لکھوں۔ جب لوگ اپنے قائدین کی حماقتوں پر بھی احادیث و قرآنی آیات پیش کرنا شروع ہو گئے ہیں، تو ایسے میں لکھنا فائدہ نہیں پہنچاتا، کیوں کہ شخصیت پرستی ناسور بن کر دماغوں میں سرایت کر چکی ہے۔ ایسی صورت میں علاج کرنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ بہتر ہے مریض کو توکل پر چھوڑ دینا چاہیے۔ شاید کوئی معجزہ ہو جائے اور مریض شفا یاب ہو جائے۔

Read more

صدیوں پر محیط وہ دس منٹ

یوں تو پوری سردیاں ہی اپنے جلو میں اداسی لے کر آتی ہیں، مگر نجانے دسمبر میں ایسا کیا راز پنہاں ہے کہ اداسی کو سوا کر دیتا ہے۔ برصغیر کے شاعر نے ہی دسمبر کی اداسی کو لفظوں کی چادر چڑھانے کی روایت ڈالی کیونکہ شاعر حساس ہوتا ہے۔ کامران احمد قمر بھی اک شاعر ہے اور یہ دسمبر اسے سچ مچ اداس کر گیا ہے ستائیس دسمبر کو پورا ملک اداس ہوتا ہے کیونکہ اس دن محترمہ بے

Read more

ہمیں بیٹے کیوں چاہیے؟

اولاد بے شک بہت بڑی نعمت ہے لیکن جہاں یہ نعمت ہے وہی ساتھ میں یہ فتنہ بھی ہے۔ قرآن پاک میں مال کے ساتھ اولاد کو فتنہ قرار دیا گیا ہے۔ مال کا فتنہ ہونا سمجھ میں جلدی آ جاتا ہے لیکن یہ اولاد کیسے فتنہ ہوتی ہے؟ اسے سمجھنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔ اولاد کی بات کریں تو ہمارے معاشرے کو صرف بیٹے ہی چاہیے ہوتے ہیں زیادہ اہمیت بیٹوں کو ہی دی جاتی ہے، جائیداد پہ

Read more

مائ نیم از پنکی!

او بھائی کدھر منہ اٹھائے چلے آرہے ہو۔ کس سے ملنا ہے شہید سے کس شہید سے۔ جنت تو شہیدوں سے بھری پڑی ہے شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو دختر ذوالفقار علی بھٹو شہید ہمشیرہ مرتضی ٰ بھٹو شہید ہمشیرہ شاہنواز بھٹو شہید۔ماڈرن مسلم دنیا کی پہلی خاتون سربراہ مگر آپ کی تعریف؟ جی میں روزنامہ فیس بک کا ایک معمولی رپورٹر ہوں اور شہید بی بی کا انٹرویو کرنا چاہتا ہوں اچھا وہ سامنے پیپل کے نیچے بیٹھ جاؤ۔

Read more

گجرات کے ڈیرے حقے کے بنا ادھورے ہیں

پنجاب کی محنت کش برادری "گجر” ویسے تو پورے پنجاب میں گجر اور سندھ میں "گجرانی” کے نام میں آباد ہے مگر اس برادری کا مرکز گجرانوالہ ڈویژن کو سمجھا جاتا ہے۔ گجرانوالہ اور گجرات کے "گجر” اپنی بہادری، مہمان نوازی، دراز قد اور وجاھت کے لئے بھی مقبول ہیں۔ آپس میں اختلافات کے باوجود دوسری برادریوں کے مقابلے میں گجروں کا آپس میں خاص انسیت والا رشتہ اتنا مضبوط ہے کہ پنجاب میں یہ کہاوت کافی مقبول ہے کہ

Read more

نئے سال کی خوشی ہم کیوں منائیں ؟

نئے سال پر کیا لکھوں سمجھ سے بالاتر ہے ۔ وہی مہنگائی کی چکی میں پستے انسان ،وہی یکسانیت ،وہی حیوانیت،وہی جذباتیت،وہی بیچارگی،وہی لاچارگی اِن سوچِ محرومیوں کے مرہون منت ذہن میں اس سوال کا کلبلاناکوئی تعجب خیزی نہیں کہ کیوں پاکستان میں ہر 31دسمبر کو آہوں، سسکیوں ،نامحرومیوں ،نامُرادیوں کا آخری دن سمجھ لیا جاتا ہے اورہر یکم جنوری کو خوامخواہ خوشی کا دن تصور کر لیا جاتا ہے؟ سوچنے کا مقام تو یہ ہے کہ کیا یکم جنوری

Read more

جہیز قبیح رسم

پاکستان ایک اسلامی ملک ہے جسے اسلام کے نام پر حاصل تو کرلیا گیا لیکن اسلامی اصولوں کی پیروی نہیں کی جاتی۔ اگرچہ ہم اسلام کے اصولوں کو مدنظر رکھتے اور انہی کے مطابق زندگی گزارنے کے پابند ہونے کا دعویٰ تو کرتے ہیں مگر درپردہ مسلمان قوم آج مغربی یلغار کے شکنجے میں کچھ اس طرح سے جکڑی گئی ہے کہ اسلام کے ان سنہری اصولوں کو پس پشت ڈالنے پر مجبور ہے جو اسے مسلمان ہونے کا احساس

Read more

اسلام ایک مکمل دین ہے

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کے لیے نظریہ پاکستان کی حفاظت ایٹم بم کی حفاظت سے بھی زیادہ ضروری ہے، نظریہ سے بے وفائی نہ کی جاتی توپاکستان دولخت نہ ہوتا، آج امریکا اور نیٹو فوجوں کو افغانستان کے اسلحے نے نہیں لاالہ الااللہ کی قوت نے عبرت ناک شکست سے دوچار کیا ہے، قائد اعظم اور لیاقت علی خان کے بعد قوم کو نظریاتی قیادت نصیب نہیں ہوئی، مخصوص ٹولہ 71سال سے ملک کی

Read more

آئی ایم ایف سے بے نامی اکاؤنٹس تک

دوسری عالمی جنگ کے اختتام پر جولائی انیس صد چوالیس میں تمام چوالیس اتحادی ممالک کے وفود کی موجودگی میں ایک کانفرنس منعقد ہوئی جسے بریٹن ووڈ کانفرنس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ وہ وقت تھا جب براہ راست سامراجیت کے خاتمے کی تحریکیں ایشیا سے لاطینی امریکہ اور افریقی ممالک تک پھیل چکی تھیں۔ مسلسل دو جنگوں نے مغربی اقوام کو ان صلاحیتون سے یکسر محروم کردیا تھا کہ وہ ان خطوں پر اپنا تسلط برقرار رکھ

Read more

یہ کنہاڑ دریا ہے یا ہیروں کا ہار

اس نے ”ملکہ پربت“ کی کوکھ سے جنم لیا ہے، بابوسر کے سامنے جنت نظیر وادیوں میں رڑہنا شروع کیا ہے اور جب حسین و جمیل ”لولوسر جھیل“ کے میٹھے پانیوں میں پہنچا ہے تو یکایک جوان ہوگیا ہے۔ ”جلکھنڈ وادی“ کو کراس کرتے ہی رفتار کو تھوڑا تیز پکڑتا ہے، اب اس کے سامنے پہاڑ بھی رائی ہیں۔ یہ ہمیشہ جوان رہنے والا دریا ہے اور اسے ”کنہاڑ“ کہتے ہیں۔ ہاں یہ کنہاڑ ہے، شہزادہ دریاء، سوہنا دریا۔ کنہاڑ دریا جس حصے سے جنم لیتا ہے، جغرافیائی طور پر اس علاقے کو ”سندھو کا آبی علاقہ“ (Indus Watershed Area) کہتے ہیں۔

Read more

مطالعے کے فوائد

ابھی تھوڑے دن پہلے میری نظر سے ایک خبر گذری، جس میں بتایا گیا کہ مراکش سے تعلق رکھنے نو سالہ بچی مریم الجون دو سو کتابیں پڑھ چکی ہے۔ وہ بچی جو صرف ایک موضوع تک محدود نہیں رہی بلکہ اس نے ہر شعبے کے مضمون کو زیر مطالعہ لایا ہے۔ اس نے اپنے پیغام میں مطالعے کو اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس کی شیریں زبانی اور فصاحت و بلاغت سے بڑے بڑے حیران رہ گئے۔ یہ سب صرف

Read more

صدر نہ ہی سہی گورنر تو بنا دیں

لیم فقیر درس ہمارے علاقے کے بہلول میاں تھے۔ قبر پرستی کے خلاف تھا کافی بار مار بھی کھائی لیکن اپنے مشن سے پیچھے نہ ہٹا، جہاں بھی جاتا رات کو قبرستان میں جا کر قبروں کی چادریں جلا دیتا تھا۔ ایک بار انہی حرکتوں کی وجہ سے کیس میں پھنسایا گیا، جج کے سامنے پیش کیا گیا جج نے پوچھا اپنے دفاع میں کوئی گواہ پیش کریں گے؟

کہا میرے دو گواہ ہیں ان کو سمن جاری کریں وہ گواہی دیں گے۔
پوچھا نام بتائیں۔
کہا کہ ایک سید عبداللطیف شاہ ولد حبیب شاہ ساکن بھٹ شاہ۔
دوسرا عثمان مروندی ساکن سیہون۔

تو جج کو ریڈر نے بتایا سر یہ بندہ عدلیہ کا مذاق اڑا رہا ہے یہ تو کب کے وفات پاچکے ہیں۔
جج نے کہا فقیر یہ دونوں گواہ وفات پا چکے ہیں کیا گواہی دیں گے۔
علیم نے کہا کہ حضور لوگوں کو بیٹا دے سکتے ہیں لیکن مجھ غریب کے حق میں گواہی نہیں دیں گے؟
جج بھی سیانا بندہ تھا اس نے ہنس کر کہا کہ فقیر کو آزاد کیا جائے۔

Read more

کراچی شہر میں کچھ نہیں بدلا

سن انیس سو چورانوے کی بات ہے، میرے چچا کراچی کے ایک بینک میں کام کیا کرتے تھے بڑے محنتی اور ایمان دار تھے۔ اللہ پاک نے دو بیٹیاں اور ایک بیٹے سے سے نواز تھا۔ بچوں کی پیدائش کے بعد موٹرسائیکل پہ سفر مشکل لگنے لگا تو گاڑی کے لئے پیسے جمع کرنا شروع کردیے۔ بالآخرایک دن گاڑی لینے کے قابل ہوہی گئے۔ گاڑی خرید کرگھر آئے بیوی بچوں کو گاڑی دیکھاکر نارتھ ناظم آباد اپنی بہن کوگاڑی دکھانے

Read more

”یہ صرف ایک مذاق ہے“ کہنا بند کرو۔

اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے برائے خواتین یا یو این وومن نے جب رواں مہینے پاکستان کی شوبز شخصیات کے ساتھ ملکر جہیز بند کرومہم کا آغاز کیا تو شاید ہی مہم کو ترتیب دینے والے عہداداروں نے مہم کے ممکنا رِسک میں یہ بات درج کی ہو کہ جب یہ مہم انٹرنیٹ پر جائے گی تو اس کے ساتھ کیا، کیا ہوسکتا ہے اور کس طرح کا عوامی ردِعمل آسکتا ہے۔ پاکستان میں یہ کوئی پہلی مثال نہیں جس

Read more

کیا استاد کی تکریم کے اسٹیکر "قبر” پہ لگانے کی اجازت ہے؟

دسمبر درد کا موسم۔۔۔ دسمبر کرب کا نوحہ۔۔۔۔ نجانے دسمبر کا درد سے کیا رشتہ ہے، جو سال کے آخری دنوں میں پڑتی سردی، احساسات کو بھی منجمد کر دیتی ہے۔ اک باقی رہ جاتا ہے تو فقط کرب، جو نہ لفظوں میں بیان ہوتا ہے نہ ہی دل میں نہاں رہتا ہے۔ کئی دنوں سے یہ برفیلا موسم روح کے اندر تک سرایت کیے ہوئے ہے۔ بے سبب اداسی نے قلم کو جکڑ لیا ہے، اور لفظ اندر کہیں بین کرتے

Read more

خوشی چاہیے؟ رسی سے محبت کریں!

اتنی محنت کے بعد بھی اک ذرا سی بھول پہ کھانا جل جائے، تو یہ ہمارا قصور تو نہیں ہوتا۔ لاکھ محنت کے بعد امتحان میں کچھ بھول جائے، تو اسے بھول تو نہیں کہتے۔ دل و جاں سے نباہے رشتوں میں ذرا سا فاصلہ آ جائے تو دل کے آئنوں پہ لگی گرد کو دھول تو نہیں کہتے! ہم کتنی محنت سے دنیا کا ہر اک کام، ہر اک رشتہ نبھاتے ہیں۔ اک ذرا سی غلطی یہاں معاف ہو

Read more

آپ نے فلم ’غالب‘ دیکھی؟

رشید رضوی نے بالکل درست فرمایا، کِہ مغل دور نے ہندوستان کو تین نایاب چیزیں دی ہیں۔ انھی تین چیزوں کی وجہ سے مغل بھی ہمیشہ ہمیشہ تاریخ میں زندہ رہیں گے۔ مغل دور نے ہندوستان کو تاج محل، اردو اور مرزا غالب سے نوازا ہے۔ ’’مرزا غالب‘‘؛ گلزار صاحب اور کیفی عظمی نے اس فلم کو تحریر کیا ہے۔ 1988 میں یہ فلم بنائی کی گئی تھی۔ در اصل ’’مرزا غالب‘‘ ٹیلی ویژن سریز تھی، بعد میں اس سیریز

Read more

مولانا آزاد ۔ عہد رفتہ کا روشن ستارہ

قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال اور لیاقت علی خان جیسے عظیم لوگ ہمارے محسن اور راہنما تھے۔ بیشک یہ عہد ساز شخصیات ہمارے عہد رفتہ کے روشن ستارے ہیں۔ بڑی خوش آئند بات ہے کہ ہمارے ہاں ہرسال ان قابل رشک شخصیات کو سرکاری اور عوامی سطح پر یاد بھی کیا جاتا ہے اور ان کے حق میں بہت کچھ لکھا بھی جاتا ہے۔ لیکن بعض اوقات میں اپنے آپ سے یہ سوال کرتا ہوں کہ کیا برصغیر

Read more

سوچ کے پیوند

مشہور انگریز مضمون نگار فرانسس بیکن کہتا ہے کہ ”مطالعہ اور ادب انسان کو تہذیب سکھاتا ہے جب کہ ادب لکھنا تہذیب کو کامل کرتا ہے“۔ ذاتی طور پر مجھے ادبی ذوق رکھنے والے اور خاص کر لکھنے لکھانے والے لوگ بہت پسند ہیں اور ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ ایسے لوگوں کی صحبت میسر آتی رہے کیونکہ ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ علم اور حکمت قدرت کے دو آفاقی تحفے ہیں اور تاریخ گواہ ہے کہ خواہ کوئی فرد ہو یا قوم جنھوں نے قدرت کے ان آفاقی تحفوں کی قدر شناسی کی قدرت نے بھی ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔

علم یہ ہے کہ آپ کو معلوم ہو کہ ”کیا“ کہنا ہے جب کہ حکمت یہ ہے کہ آپ کو معلوم ہو کہ ”کب“ کہنا ہے۔ یوں توہم دوستوں اور تعلق داروں سے وقتاً فوقتاً تحفے تحائف کا تبادلہ کرتے رہتے ہیں لیکن ذاتی طور پر مجھے کتاب کا تحفہ دینے والے دوست کبھی نہیں بھولتے اور اگر کوئی صاحب کتاب اپنا تحریری نسخہ اپنے ہاتھوں سے عنائیت کرے تو میرے نزدیک یہ واقعی ایک انمول تحفہ ہوتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل بلوچستان سے تعلق رکھنے والے میرے ایک انتہائی شفیق، مہربان، ملنسار اور علم دوست ساتھی امین ترین صاحب سے کسی معاملے پر بات ہوئی تو انھوں نے مجھے بہتر راہنمائی کے لئے ایک اور دوست محمد مدثر احمد سے ملنے کا مشورہ دیا۔

Read more

علی رضا عابدی ہم سب کا شہزادہ

ہر طرف بدتمیزی کے طوفان برپا، کوئی آپ کو مخاطب کر کے گالی دے ، طعنہ مارے، طنز کسے، سنگین الزام لگائے تو کیا ردعمل ہوگا یقیناً شدید غصہ آجائے گا مگر میرا دوست بلکہ ہم سب کا بھائی عابدی بالکل ٹھنڈے مزاج سے مسکراہٹ کے ساتھ جواب دے کر ناقدین کے دل میں گھر موہ لیتا تھا۔ اخلاق احمد عابدی کا چھوٹے صاحبزادہ اور ہم سب کا بڑا بھائی علی رضا عابدی چاہیے کچھ بھی ہو ہر مشکل میں

Read more

وہ واقعی بینظیر تھی

عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم، اور سابقہ پہلے منتخب وزیراعظم اور آئین پاکستان کے خالق ذوالفقار علی بھٹو کی بڑی بیٹی بینظیر بھٹو، ایسی خاتون تھی، جس نے اپنی پوری زندگی مشکلات میں بسر کردی۔ سال کے سب سے طویل اور گرم دن اکیس جون کو پیدا ہونے والی وہ بچی جس کے گلابی گال دیکھ کر اس کا نام پنکی رکھا گیا تھا، وہ اپنی زندگی میں ہمیشہ ان مشکلاتوں کا سامنہ کرتی رہی، جس کا اس نے

Read more

تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی واقعی آ گئی ہے

یہ نعرہ تھا تبدیلی کے پیامبر وزیر اعظم عمران خان صاحب کا۔ ہر گلی، ہر کوچے، ہر نگر یہی وہ خواب تھا جو 2018 میں شرمندہ تعبیر ہوا تو عوام کی آنکھوں میں تعبیر کے چراغ جل اُٹھے۔ مگر اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیں تو کارکردگی شکوہ جوابِ شکوہ سے آگے نہیں بڑھ سکی۔ محض بے بنیاد اور انتقامی کارروائیاں، الزامات اور اپنوں پر نوازشیں۔

Read more

اردو غزل اور نظم کا منفرد شاعر: منیر نیازی

بے چین بہت پھرنا ،گھبرائے ہوئے رہنا اک آگ سی جذبوں کی دہکائے ہوئے رہنا ایک اور شعر ہے۔۔۔۔ رنج فراق یار میں،رسوا نہیں ہوا۔۔۔۔ اتنا میں چپ ہواکہ تماشا نہیں ہوا منیر نیازی اردو غزل اور نظم کا سب سے منفرد اور نرالا شاعر ہے ۔ان کی نظموں میں نئی بات ملتی ہے۔نئے احساسات ، نئی جدتیں اور جہتیں ان کی شاعری کا خاصا ہیں ۔منیر نیازی نے اردو ادب میں ایک نئی دنیا ایجاد کی۔اسی وجہ سے وہ

Read more

ظہیر الدین بابر: فتوحات و تصنیفات

بابر وہ بادشاہ ہے، جو محض بارہ سال کی عمر میں تخت نشین ہو گیا۔ جو بعد میں مغلیہ سلطنت کا بانی ہوا۔ جو ایک ہاتھ میں کمان رکھتا تو دوسرے میں قلم۔ جو کئی فتوحات کے ساتھ کئی تصنیفات کا بھی منفرد اعزاز رکھتا ہے۔ بابر امیر تیمور اور چنگیز خان کی نسل سے تعلق رکھتا ہے۔ باپ کی طرف سے تیموری اور ماں کی طرف سے چنگیزی حکمرانی کے حوالے سے یہ ”نجیب الطرفین“ ظہیر الدین بابر محمد بن

Read more

انصاف/ حقوق کی راہ میں حائل رکاوٹیں

پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے، جہاں کے باسیوں کو انصاف یا حقوق کے حصول میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے، یہ الگ معاملہ کہ یہ مشکلات اداروں کی بدولت ہوتی ہیں یا اس میں عوام کی قوانین یا حقوق کے حصول سے متعلق لاعلمی ہی ذمہ دار ٹھہرائی جا سکتی ہے۔ عام مشاہدے کے مطابق ایک عام پاکستانی شہری کو صاف پانی لے کر شناختی کارڈ تک اور پھر ایف آئی آر کے اندراج سے لے کر

Read more

پولیس اتنا آسان ہدف کیوں؟

ہمیں جانتے نہیں ہو، دیکھ لیں گے تمیں یہ تمارے افسران ہم سے رشوت لیتے ہیں، یہ چند وہ شہرہ آفاق جملے ہیں جو کہ پولیس اہلکاروں کو ہر گلی کوچے، نکر پر سننا پڑتے ہیں۔ آخر وجوہات کیا ہیں؟ کیا پولیس اتنی ہی بری ہے؟ سردی، گرمی، بارش میں ہمہ وقت شہریوں کے لئے دستیاب وردی میں ملبوث انسان اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے ڈیوٹی کرنے کے بعد ذہنی طور پر مفلوج ہو چکا ہوتا ہے لیکن ہم اسے انسان ماننے کے لئے کسی بھی طور تیار نہیں ہیں۔

Read more

ہم سب کا دم توڑتا معاشرہ

جب کوئی معاشرہ تنزلی کی جانب گامزن ہوتا ہے تو اس کی کئی وجوہات ہوتی ہیں مگر سردست اس معاشرے سے اخلاق روٹھتا ہے تو انصاف کا جنازہ بھی اٹھ جاتا ہے اور ظالم کا ظلم پوری آب و تاب سے جاری و ساری رہتا ہے، مظلوم کی کراہیں اور آہ زاریاں جاری رہتی ہیں مگر اس زوال پذیر معاشرے میں وہ کسی کو سنائی دیتی ہیں اور نہ ہی دکھائی۔ پھر یہ ہوتا ہے کہ وہاں دلیل دم توڑ

Read more

آپ کا کیا ہوگا جنابِ عالی؟زرداری صاحب ذرا بچ کے

کیا کہا سونامی؟ جی ہاں آچکا۔ نہیں اس سونامی سے مراد عمران خان صاحب کا اقتدار میں آنا نہیں۔ قصہ مختصر یہ ہے کہ پاکستان اس وقت سیاسی سونامی کی لپٹ میں ہے جو تمام سیاسی جماعتوں کی مرکزی قیادت کو بہاکر لے جائے گا۔ پی ٹی آئی کی حکومت کا عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کی سپورٹ کے ساتھ کرپشن پر زیرو ٹالرنس پر کام جاری ہے شاید یہ جانتے ہیں کہ جنرل مشرف نے این آر او کیا تھا جس

Read more

محبت کی ایک کہانی، بڑی پرانی

امی کے گھر میں قدم دھرتے ہی رانی تیزی سے ان کی طرف لپکی۔ امی لان کے کپڑے اور ایمان کی ضرورت کی چیزیں خریدنے مارکیٹ گئی ہوئی تھیں۔ ”ارے لڑکی! یہ کیا بے صبرا پن ہے؛ دم تو لینے دو۔ گھر میں داخل ہوئی نہیں اور محترمہ ہیں آ پہنچیں، چیل کی طرح جھٹپا مارنے کو۔ یہ بھی خیال نہیں، ماں گرمی میں تھکی ہاری آئی ہے، پہلے دو گلاس ٹھنڈا پانی ہی پلا دوں۔ “ موسم کی تپش

Read more

زبان غیر سے کیا شرح آرزو کرتے

’’اگر لوگ یہ کہنا چاہتے ہیں، کہ ہماری چھوٹی سی قوم کی زبان بڑی مفلس ہے، تو شوق سے کہیں لیکن میں جو کچھ بھی کہنا چاہتا ہوں، اپنی مادری زبان میں کہہ سکتا ہوں اور مجھے اپنے احساسات اور جذبات کی ترجمانی کے لیے کسی دوسری زبان کی ضرورت نہیں‘‘۔ (رسول حمزہ توف) اپنی زبان سے خود کو مجرم کہنا نہایت تکلیف دہ عمل ہے۔ تاریخ کے آئنے میں گر دیکھنے کی سعی کی جائے، تو بعید نہیں کہ

Read more

افغانستان سے امریکی انخلا خوش آیند ہے؟

خبر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں 14 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں، جن میں سے ابتدائی طور پر 7 ہزار کو واپس بلایا جا رہا ہے۔ وزارت دفاع کے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ 7 ہزار فوجی اہل کاروں کی واپسی میں 100 روز لگ سکتے ہیں۔ دوسری جانب امریکی میڈیا نے وزارت دفاع کے ذرائع کے حوالے

Read more

عورت اور لطیفہ

ہمارے ایک جاننے والے ہیں جو چالیس سے تجاوز کرگئے ہیں اور ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں،ابھی تک شادی نہ کرنے کی وجہ پوچنھے پر موصوف نے بتایا کہ خواتین سے واسطہ پڑنے کے بعد تو شاید سب کو ڈر لگتاہو لیکن ہم نے اُن کا نگیٹیو پہلو اتنا سُن اور پڑھ رکھا ہے کہ اب بن دیکھے بھی ان سے ڈر لگنے لگا ہے، ہم نے عرض کیا آپ کو کس طرح خاتون درکار ہے(خاتون اس لئے کہا

Read more

ملتان کی حکمرانی قبول نہیں، بہاولپور صوبہ بحال کیا جائے!

صوبائی وزیرخوراک سمیع اﷲ چودھری سے ملاقات ہوئی، جس راقم الحروف نے ان کی وزرات سے جڑے ایشوز کے علاوہ خاص طور پر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کی طرف سے جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کی صورت میں دارالحکومت ملتان یا بہاولپور کے ایشو پرجاری ٹکراؤ کی صورتحال پر بھی سوال کیا کہ اس کو کس طرح طے کیا جائے گا۔ دونوں اطراف سے سخت موقف ہے۔ راقم الحروف نے عثمان بزدار کے وزیراعلی ہاوس تک پہنچنے کے بارے میں

Read more

فیض کا تصورِ شناخت اور ثقافت، اورقومیت سے متعلق اکہترواں ابہام

تصورِ شناخت اور عدم شناخت کے بیانیے مابعد نو آبادیات کلامیوں کا ایک بنیادی جُزو رہے ہیں، فیض کے ہاں شناخت کا تصور دو مختلف فکری منطقوں میں ایک طے شدہ مگر منقسم سطح پر دکھائی دیتا ہے۔ فیض تاریخ کو دورانیہ، جغرافیے کو توسیع، علاقے، طبقات اور زبانوں کو ثقافت کی روح گردانتے ہیں۔ فیض کے نزدیک ثقافت، کسی بھی سماجی اکائی کے مکمل طرزِ حیات کا نام ہے۔ ثقافت کے دو بنیادی لازمے ہیں : نمبر 1 ”ذریعہ“

Read more

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی یاد میں

اقبال نے کہا تھا۔
افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے ملّت کے مقدّر کا ستارہ

جب ہم عظیم قائد کی طرف دیکھتے ہیں تو اقبال کا یہ شعر ہمیں بہتر طور پہ سمجھ آجاتا ہے۔ کہ کیسے ایک فرد ایک قوم کے مقدر کا ستارا بن کے اس کی تقدیر بدل دیتا ہے۔

قائد نے سیاسی کیریئر کے تقریباً 40 سے زیادہ سال ہندوؤں کے ساتھ گزار کے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جدید جمہوریت کے تحت مسلمان کبھی بھی ہندو اکثریت جو کم و بیش 650 سال مسلمانوں کی محکوم رہی، اس کے ساتھ پرامن طریقے سے اب نہیں رہ سکتے۔ قائد نے تقسیم ہند سے پہلے کے سیاسی، مذہبی اور معاشرتی ماحول کو دیکھتے ہوئے ہی یہ فیصلہ کیا کہ الگ ملک ہی مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل ہے۔ ورنہ متحدہ ہندوستان میں مسلمان سیاسی طور پہ ہندوؤں کے دست نگر ہوں گے اور مذہبی طور پہ ہندوؤں کے رحم وکرم پہ ہوں گے۔ اور یوں ہی پھر تخلیق پاکستان کا نعرہ بلند ہوا۔

Read more

ایک، ڈیڑھ اور دو نمبر کشمیر

دو دن پہلے ایک صاحب سے ملاقات ہوئی۔ شکل اور صورت سے وہ گلگت بلتستان کے لگے تو میں نے بے ارادہ پوچھ لیا کہ بھائی جان آپ کہا ں کے ہیں؟ کہنے لگے دو نمبر کشمیر کا۔ دو۔ نمبر۔ کشمیر۔ میں نے نہیں سوچا تھا کہ میرے سوا ل کا جواب یہ ہوگا۔ بلکہ سچ تو یہ ہے کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ کسی سوال کا جواب یہ بھی ہو سکتا ہے۔ میں ایک لمحے کے

Read more

پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کس حد تک؟

اسلام جس طرح مسلمان کی جان کو تحفظ دیتا ہے اسی طرح غیر مسلموں کی جانوں کو بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ دینِ اسلام نے جتنا اقلیتوں کے حقو ق پر زور دیا ہے اور ان کو تحفظ فراہم کیا ہے، دنیا کے کسی مذہب یا قانون نے اتنا تحفظ نہیں دیا۔ قدیم مصر، یونان، روم، بابل، عرب اور دیگر ممالک کی تاریخ گواہ ہے کہ وہاں اقلیتوں کے ساتھ کس قدر انسانیت سوز سلوک کیا جاتاتھا۔ دین اسلام ہی

Read more

کیا روح بھی تھک جا تی ہے؟

انسانی جسم فانی ہے جبکہ اصل محرک روح ہے۔ روح کی حقیقت کو سمجھنا اور سمجھانا آسان نہیں۔ ٹیلی وژن کی مثال اس بات کو سمجھنے میں معاون ہے ٹی وی اِک ڈبہ ہے جس میں میں مختلف پروگرام چلتے ہیں۔ مگر انرجی (بجلی) نہ ہو تویہ بیکار ہے۔ گویا ٹی وی سیٹ ہارڈ وئیر ہوا۔ نشر ہونے والے پروگرام سافٹ وئیر جبکہ بجلی روح کی مانند ہے۔ اسی طرح انسانی جسم ہارڈ وئیر ہے۔ افکار، خیالات اور خواہشات سافٹ وئیرہیں۔ مگر انرجی (روح) نہ ہو تو سب خاک ہے۔

روح ہی انسانی جسم اور ذہن کو متحرک کرتی ہے اور کارِ جہاں میں مصروف رکھتی ہے۔ روح کی عدم موجودگی ایسے ہی ہے جیسے بجلی کی عدم موجودگی میں ٹی وی یا کمپیوٹر۔ کوئی انسان ہندو کے گھر پیدا ہوکے کٹر ہندو بنا تو دوسرا مسلمان کے ہاں جنم لے کر مسلمان ٹھہرا۔ جب اصلی محرک روح پرواز کر جائے تو جسم اِک نا قابل برداشت حقیقت بن جاتی ہے۔ جس کو کہیں تو مٹی میں دبا دیا جاتا ہے تو کہیں نذر ِ آتش کر دیا جاتا ہے۔ روحوں اور شب تارِ الست کے واقعہ سے اِ ک اور دل چسپ نقطہ سامنے آتا ہے کہ ہندو سات جنم کی بات کرتے ہیں۔

Read more

بینائی

دیکھنے کے لیے کسی مہارت و قابلیت کی اور نہ ہی دانائی کی ضرورت ہے۔ پرندے بھی دیکھتے ہیں۔ چوہے، بھیڑیں اور بھیڑیے بھی دیکھتے ہیں۔ انسان بھی دیکھتا ہے۔ انسان کبھی پرندوں کی طرح دیکھتا ہے، کبھی چوہوں کی طرح۔ ان میں سے کچھ بھیڑوں کی طرح تو کچھ بھیڑیوں کی طرح۔ سو دیکھنے کے لیے کسی مہارت کی ضرورت ہے اور نہ ہی دانائی کی۔ یہاں تک کہ انسان ہونا بھی ضروری نہیں ہے۔ پرندے ہر شے نقطوں کی شکل میں دیکھتے ہیں۔

ہر نقطہ یا تو باجرے کا دانہ ہے، یا گندم کا، یا ایک مردہ کیڑا، یا ہر وہ شے جو چگنے کے لیے موزوں ہو۔ ہر نقطہ دوسرے سے مختلف۔ لمحے بھی، زندگی ایک نقطے کی مانند ہے۔ یا پھر ایک لمحہ، ہر لمحہ ایک نقطہ ہے، جیسے باجرے کا ایک دانہ یا ہر وہ شے جو انہیں چگنے کے لیے موزوں لگے۔ جب ایک نقطہ تمام ہو گیا تو دوسرا اسی کی مانند چُگے جانے کے لیے تیار۔ پرندے انسان کی طرح دیکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ لیکن انسان شاید پرندوں کی مانند ہو جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Read more

بیٹی بچاؤ ‌بیٹی بچاؤ درندوں سے بیٹی بچاؤ

اناؤ ضلع سوک کھیڑا موراوا کی رہنے والی گولڈی یادو کو صبح موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ اس لڑکی نے یو پی پولیس کا امتحان پاس کرلیا تھا۔ کیا یوگی راج، راون راج بن گیا ہے۔ ایک کے بعد ایک لاش، معصوم بچیوں کی عصمت دری، ایماندار پولیس افسروں کی باقاعدہ سازش کی تحت انکاؤنٹر، انصاف پسند افراد کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید کرلینا کیا یہی وکاس ہے۔ ایک انسان کی جان سے زیادہ گائے کے تحفظ کی فکر اقتدار کی بھوک اور کتنے معصوموں کو اپنا نوالہ بنائی گی سیاست کے نشے میں چور یہ حیوان نما سیاستدان غریب عوام کو کب تک استعمال کرتی رہے گی۔ ابھی سنجلی کی آہے بھی خاموش نہیں ہو پائی تھی ابھی آصفہ کو بھی انصاف ملنا باقی تھا۔ ابھی اناؤ کی لڑکی پر ہوئے ظلم اور اس کی عزت کو تار تار کرنے والے بی جے پی کے لیڈر کو سزا نہیں مل پائی تھی کہ ایک اور معصوم کی جان لے لی گئی۔ کیا یہ ہندوستان ہے یا ریپستان؟

پاکستان کی زینب کو تو انصاف مل گیا اس کے قاتل کو تو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا لیکن ہندوستان جو جمہوریت کے بڑے بڑے دعوے کرتا ہے۔ ادب و تہذیب کا گہوارہ کہلاتا ہے۔ آج وہاں کی بیٹیوں کو سرے عام قتل کردیا جاتی ہے۔ ان کی عزتیں لوٹی جاتی ہیں، پر کئی کوئی قیامت نہیں اترتی حکومت بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ کے نعرے بازی کرتی ہیں، اور اسی سیاسی جماعت کے لیڈران معصوم لڑکیوں کی عزتوں سے کھلتے ہیں اور‌ انصاف کی بھیک مانگنے والے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔

Read more

اوریا مقبول جان اور پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی

چیف جسٹس جناب ثاقب نثار نے ڈیم آگاہی مہم کے بعد حال ہی میں ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئے بھی آگاہی مہم شروع کی ہے۔ جس کا آغاز انھوں نے اس موضوع پر اسلام آباد میں ایک سمپوزیم منعقد کروا کر کیا۔ جس میں وزیرِاعظم عمران خان سمیت ہر مکتبہ فکر کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس سمپوزیم میں مولانا طارق جمیل، چیف جسٹس اور وزیرِاعظم نے اپنی تقاریر میں اس مسئلے کی اہمیت

Read more

وجود زن کا چلتا پھرتا فتنہ

اس نے ایک متوسط طبقے میں آنکھ کھولی تھی۔ اپنے بہن بھائیوں میں پہلے نمبر پہ تھی لاڈلی تو پورے گھر کی تھی اور کامی بھی۔ ابا صبح سویرے کام پہ جاتے توشام کی ہی خبر لیتے وقت یونہی گزرتارہا کھیلتے کودتے لڑکپن میں قدم رکھا محلے گلیوں میں گھومنا گلی کے تھڑوں پہ اونچ نیچ کھیلنا اور کھیل کھیل میں دوڑ کے امی کوسودا بھی لادینا اور پھر آکر اپنی ہم جولیوں میں گِھرجانا, شام ہوتے ہی اپنے اپنے

Read more

پیسے دو، گناہ بخشواو

نیکی کرنے کی تلقین سبھی کرتے ہیں۔ راستے بھی بتاتے ہیں کہ یہ کرو تو گناہ ملے گا، یہ راستہ اپناو تو ثواب۔ گناہوں سے بچنے کی ترغیب بھی دی جاتی ہے۔ گناہ کم سے کم کیسے کریں اس کا درس بھی دیا جاتا ہے۔ لیکن یہ کام مولوی حضرات کرتے ہیں۔ عام آدمی یا حکومت اس طرح کے درس سے عموما دور ہی رہتے ہیں، کہ گناہ ثواب خالص شرعی معاملہ ہے اور جس کا کام اسی کو ساجھے۔

Read more

قانون برائے لوہے کی چڈی

گزشتہ کئی دہائیوں سے سال نو کا اغاز دنیا بھر کے تمام چھوٹے بڑے ممالک میں شور شرابے اور بینڈ باجے کے ساتھ کیا جاتا ہے، جب کہ ہر گزرتے سال کے ساتھ نئے سال کی خوش آمد کرنے کے لیے شور شرابے اور بینڈ باجے میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس عظیم خوشی کے موقع پر دنیا بھر کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں کانسرٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس میں معزز گھرانوں سے تعلق رکھنے والے شہری اپنے پسندیدہ موسیقار کو سننے کے لیے نہا دھو کر، چہرے پر اچھی سے لاپا پوچی کرنے کے بعد فیشن سے بھرپور لباس میں ملبوس ہو کر لطف اندوزی حاصل کرنے کے لیے پہنچ جاتے ہیں۔ ایسے موقع کو سنہری موقع سمجھتے ہوئے چند آٹے میں نمک برابر معزز گھرانوں سے تعلق رکھنے والوں میں ایسے افراد بھی شامل ہو جاتے ہیں جو دراصل ہوس کے پجاری ہوتے ہیں۔

Read more

مولانا فضل الرحمن کے پیروکار اور مولانا طارق جمیل

ایک سال قبل یعنی 2017 کی بات ہے میرے ساتھ چند دوست تشریف فرما تھے۔ مولانا فضل الرحمن صاحب کا جلسہ جاری تھا اور ہم ان کے تقریر کو بڑے غور سے سن رہے تھے۔ ان دوستوں میں ایک کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے اور دوسرے کا جمیعت اور اس وقت تحریک انصاف اپوزیشن میں تھی اور یہ دونوں جماعتیں اقتدار میں تھی۔ خیر مولانا صاحب کی تقریر جاری تھی اور نشانے پر عمران خان تھا۔ مولانا صاحب

Read more

احتساب اور پیپلز پارٹی کی مزاحمتی سیاست؟

تحریک انصاف نے بلا شبہ معاشی عدم استحکام سے جڑے نظام کے ساتھ حکومتی باگ ڈور سنبھالی تھی جس وقت عمران خان کی حکومت برسراقتدار آئی تب قومی خزانہ خالی تھا زرمبادلہ کے ذخائر کم ترین سطح پر تھے اور ریاستی امور چلانے کے لئے پیسہ نہیں تھا۔ لیکن چند ماہ میں عمران خان نے ملکی معاشی استحکام کے لئے دوست ممالک سے رابطے کیے تو اس کے خاطر خواہ نتائج بھی سامنے آئے ہیں وزیر اعظم کے چین، سعودی

Read more

جنوبی افریقہ سیریز میں یاسر شاہ کا کردار

پاکستان نے اپنے دورہ جنوبی افریقہ کا آغاز جنوبی افریقہ انویٹیشن الیون کے خلاف تین روزہ میچ میں فتح کے ساتھ کر لیا ہے۔ میچ کی خاص بات پہلی اننگ میں اظہر علی اور بابر اعظم کی سنچریاں اور دوسری اننگ میں امام الحق اور حارث سہیل کی نصف سنچریوں کے ساتھ ساتھ محمد عامر کی دوسری اننگ میں تین وکٹیں تھی۔ اس میچ کی ایک اور خاص بات پاکستانی ٹیم کا ٹارگٹ چیز کرنا بھی تھا۔ اگرچہ یہ میچ

Read more

شادی کی مروجہ رسومات اور ان کی تباہ کاریاں

موجودہ دور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باوجودشادی بیاہ و دیگر تقریبات کے موقعے پر انتہائی اسراف اور فضول خرچی سے کام لیا جارہا ہے۔ جس کے نتیجے میں معاشرے میں موجود افراد کی ایک کثیر تعداد کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خصوصًا نچلے طبقے سے تعلق رکھنے والے حضرات کے لیے یہ رسومات دردِ سر بنی ہوئی ہیں۔ شادی بیاہ کا مروجہ نظام غریب بچیوں کی شادی میں ایک رکاوٹ بن چکا ہے، جسے ختم کرنا ہم

Read more

آباد ی میں اضافہ ایک سنگین مسئلہ

تقسیمِ ہندوستان کے وقت پاکستان کی آبادی لگ بھگ 3 کروڑ 17 لاکھ تھی۔ 1951 ء میں کرائی گئی پہلی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی کُل آبادی 3 کروڑ 75 لاکھ تھی۔ 1961 ء میں ایوب خان کے دور میں کرائی گئی دوسری مر دم شماری کے مطابق آبادی کی کُل تعداد 4 کروڑ 28 لاکھ تک پہنچ چکی تھی۔ موجودہ پاکستان (مغربی پاکستان) میں 1972 ء میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت میں تیسری مردم شماری کرائی گئی

Read more

نظریات سے زندگی بدلیے

ہماری زندگی کی اکثر تلخیوں اور ناخوشگواریوں کی وجہ ہمارے بنائے ہوئے نظریات ہوتے ہیں اور ان نظریات کی بنیاد وہ مشاہدات ہیں جو ہم نے ہمارے اردگرد کے ماحول سے لیے ہوئے ہیں اس لیے اردگرد کے ماحول کا اچھا ہونا بہت ضروری ہے، اور ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت بھی ہے کہ جیسے ہمارے مشاہدے ہو نگے ویسے ہی نظریات ہوں گے ۔ اور انہی نظریات کو بنیاد بنا کر ہم زندگی کے فیصلے کرتے ہیں اور یہی

Read more

اسد عمر: جیا بے قرار ہے آنے کو بہار ہے

جیا بے قرار ہے آنے کو بہار ہے
آجا مورے بالما تیرا انتظار ہے۔

یہ اسلام آباد کی ایک خوبصورت پہاڑی دامن کوہ کا منظر ہے۔ آسمان پر ہلکے سرمئی بادلوں کا ڈیرہ ہے۔ بارش کی ننھی بوندیں گاڑی کی سکرین پر گر رہی ہیں۔ ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے لیکن ہیرو کے چہرے پر ادسی اور غم ویاس کی تصویریں بن رہی ہیں۔ گاڑی کا دروازہ کھلتا ہے۔ خوبرو ہیرو گاڑی سے باہر نکلتا ہے۔ اس کی عینک کے شیشے پر بارش کی دو بوندیں گرتی ہیں اور منظر تھوڑا دھندلا جاتا ہے۔ ہیرو پر عزم ہے اپنی عینک اتارتا ہے اور پھر سے تان لگاتا ہے۔ آجا مورے بالما تیرا انتظار ہے۔

یہ ہیرو کوئی اور نہیں وزیر خزانہ اسد عمر ہیں۔ ان کی محبوبہ ناظرین کی حاٹ فیورٹ ہیروئین آئی ایم ایف ہے۔ سین بدلتا ہے اور ایک سکرین نمودار ہوتی ہے۔ ویڈیو کانفرنس شروع ہو جاتی ہے۔ محبوبہ گانے کا جواب گانے سے دیتی ہے۔

Read more

دستِ قتل کے شایاں رہا کون ہے!

کیا قیامت ہے کہ ادھر نئے پاکستان کے سربراہ معماران قوم کی تکریم و پذیرائی کے لیے ان کی گاڑیوں پر مخصوص سٹکر چسپاں کرکے انہیں سلامی دینے کے احکامات صادر کر رہے ہیں، وزیر اعظم ہاؤس کو علم و تحقیق اور حکمت و آگہی کا گہوارہ بنانے کے منصوبے بنا رہے ہیں، معاشرے میں فروغ علم اور قومی زبان کو اپنا جائز مقام دلوانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور ادھر ایک جواں سال اور حرماں نصیب استاد کی زنجیروں میں جکڑی لاش نئے پاکستان کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کر رہی ہے۔ ان حالات میں علم و آگہی کے فروغ کی شمعیں جلانا کیسے ممکن ہے

Read more

آن لائن خریداری میں احتیاط ضروری

سائنس بہت تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ دُنیا میں چوتھا صنعتی انقلاب آنے والا ہے۔ بہت جلد ایسی مشین تیار کر لی جائیں گی جو انسان کی زندگی کا ہر کام کرلیں گی۔ بلکہ ایسی بہت سے ایجادات نے انسان کی جگہ لے بھی لی ہے۔ اس کی وجہ سے بہت سارے کام بآسانی ہو جائیں گے کم اخراجات میں کام ہو سکیں گے لیکن دوسری طرف کئی افراد بے روزگار ہو سکتے ہیں۔ آئن لائن خریداری کا رحجان بھی بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

1979 ء میں مائیکل ایلڈ رچ نامی شخص نے پہلی بار ٹیلی شاپنگ کا تصور پیش کیا تھا۔ آن لائن شاپنگ کے حوالے سے ایک حالیہ سروے کے مطابق ایشیاء میں جنوبی کوریا وہ واحد ملک ہے جس میں آن لائن خریداری کی شرح سب سے زیادہ 59 فیصد ہے۔ جنوبی ایشیاء کے خطے کے 35 فیصد صارفین اپنی آمدن کا 11 فیصد حصہ آن لائن خریداری پر خرچ کرتے ہیں جبکہ دنیا بھر میں آن لائن خریداری کی شرح 27 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آن لائن شاپنگ کا کاروبار تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور نوجوان طبقہ آن لائن خریداری کو ہی ترجیح دیتا ہے جس سے پاکستان میں آن لائن خریداری کا سالانہ حجم 3 ارب روپے سے بڑھ چکا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ میں شامل خصوصی تجزیے میں کہا گیا ہے کہ مقامی اور انٹرنیشنل ای کامرس مرچنٹس کی

Read more

میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں

عمران خان اور ایسٹبلشمنٹ اس معاملے میں حکومت آنے سے بھی پہلے ایک پیج پر تھے کہ ”ایماندار و صالح“ قیادت کے آتے ہی جیسے اوورسیز پاکستانیوں سے انہیں ڈالرز کی برسات کی امید تھی۔ اسی طرح یقین کامل کی حد تک انہیں یہ غلط فہمی بھی تھی کہ اقتدار میں آنے کے بعد انہیں سرکاری ریکارڈ تک رسائی حاصل ہوتے ہی کرپشن کے ہوشربا کیسز ملیں گے۔ یہ زرداری نواز سمیت سب خائنوں کو الٹا لٹکا کر پیسے نکلوائیں

Read more

قصور کے سرکاری ہسپتال میں ایک اور بچی ایک اور درندہ

قصور کے عوام ابھی تک آٹھ سالہ ننھی اور معصوم پری زینب کے ساتھ ہونے والی درندگی کی داستان ذہنوں سے نکالنے کی ناکام سعی کر رہے ہیں کہ مورخہ 19۔ 12۔ 2018 کو ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور کی سرجیکل وارڈ (زنانہ) کے واش روم میں ایک اور دلخراش داستان رقم ہونے کو ہی تھی، چشمِ فلک ایک اور معصوم جان کو درندگی اور ہوس کا نشانہ بنتے ہوئے دیکھنے ہی والی تھی کہ اچانک عالمِ برزخ سے نیلگوں آنکھوں والی

Read more

نواز، زرداری کی ممکنہ گرفتاری اور کرپشن بچاؤ تحریک کا آغاز

ملک میں گرفتاریوں کا موسم شروع ہوچکا ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نواز شریف اور آصف علی زرداری کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر احتجاجی تحریک چلانے کا عندیہ دے رہی ہیں۔ تاریخ یہ بتاتی ہے کہ مسلم لیگ ن کا ڈی این اے کبھی بھی مزاحمتی سیاست کا نہیں رہا۔ 12 اکتوبر 1999 کو جب پرویز مشرف نے شب خون ماراتو پورے ملک میں کہیں احتجاج نام کی کوئی چیز نظر نہیں آئی۔ البتہ بعض مقامات پر جشن ضرور منایا گیا۔ عوام کو تو چھوڑیے خود شریف خاندان ڈکٹیٹر سے معاہدہ کرکے جدہ بھاگ گیا۔

قیمے والے نان کھلاکر ووٹ تو خریدے جاسکتے ہیں۔ مگرعوام کو لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کے لئے تیار نہیں کیا جاسکتا۔ میاں نواز شریف کے ناکام جی ٹی روڈ مارچ کے بعد یہ بات تو واضح ہے کہ ان کی نا اہلی کے فیصلے سے عوام کی صحت پر کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔ مگر سوال یہ ہے کہ آخر مسلم لیگ ن کیوں اور کس کے خلاف احتجاج کرنا چاہتی ہے۔ عدالتی فیصلے کومیاں نواز شریف اور مریم نوازنے خود قبول کیا۔ وہ اپنی مرضی سے اپنی اہلیہ کوبیماری کی حالت میں چھوڑ کر گرفتاری دینے کے لئے لندن سے وطن واپس آئے۔

Read more

خوف پر کیسے قابو پایا جائے؟

اس دنیا میں لاکھوں نہیں، کروڑوں نہیں بلکہ اربوں انسان ایسے ہیں جو خوف اور ڈر کے ہاتھوں زلیل ہورہے ہیں۔ ہر انسان کے ذہن میں ہر وقت کوئی نہ کوئی ہارر فلم چل رہی ہے۔ کسی کے ذہن میں یہ ہارر مووی چل رہی ہے کہ اگر وہ ناکام ہوگیا تو کیا ہوگا؟ کسی کو یہ خوف ہے کہ کوئی انسان اس کو بے عزت نہ کردے؟ کسی کو یہ ڈر ستا رہا ہے کہ جس سے وہ محبت کرتا ہے، کہیں وہ اسے رد نہ کردے؟ کسی کو یہ خوف ہے کہ اتنا بڑا پیسہ لگا دیا ہے کہیں بزنس ڈوب نہ جائے؟ دیکھا جائے تو تقریبا تمام انسان کچھ ایسا ہی سوچ رہے ہوتے ہیں؟ ایسا سوچنے کی وجہ سے ان کے چہروں سے مسکراہٹیں غائب ہوچکی ہیں اور وہ بیچارے ہر وقت پریشان اور دکھی دکھائی دیتے ہیں۔ ڈپریشن کا شکار ایسے انسانوں کے دماغ میں دوسری سوچ یہ چل رہی ہوتی ہے کہ کیسے خوف پر قابو پایا جائے؟

Read more

نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ سرکاری شعبے کا غیر روایتی فرانزک آڈٹ کب ہوگا ؟

پاکستان میں ہر فرد کو تعلیم کی فراہمی ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے تاہم قیام پاکستان سے لیکر اب تک ہر حکومت عوام کو بلا امتیاز معیاری تعلیم کی فراہمی کی اس آئینی ذمہ داری کو پورا کرنے سے قاصر ررہی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں نجی سطح پر تعلیمی اداروں نے باقاعدہ ایک منافع بخش کاروبار کی شکل اختیار کر لی اور اس ملک میں یہ کاروبار خوب پھلا پھولا نتیجتا صاحب حیثیت افراد نے تو

Read more

حیاتِ قائد کے چند روشن واقعات

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ہمہ جہت خوبیوں کی مالک ایک ایسی سحر انگیز شخصیت کہ جن کی بے پناہ جادوئی خوبیوں اور راہنمائی سے پاکستان معرض وجود میں آیا۔انہوں نے اپنی ساری زندگی ان اصولوں کے تحت بسر کی جنہیں اسلام کے سنہری اصول کہا جاتا ہے۔انہوں نے اپنی ساری زندگی اپنی بلند کرداری،دیانت،جہدِ مسلسل ،شرافت اور اعلی نصب العین کے حصول کو ہر چیز سے مقدم رکھا ۔انتہائی نا مساعد حالات میں بھی ثابت قدمی اور

Read more

”منزلیں گرد کی مانند“ (خلیق ابراہیم خلیق) اک نظر میں

اردو زبان و ادب آج کل اپنی نومولودیت کے تقریباً تمام مراحل سے گزر چکا ہے۔ اس زبان کا اگر ساختی نظام دیکھا جائے تو محققین نے اس کا مادہ کئی زبانیں جیسے عربی، فارسی، ترکی اور پنجابی وغیرہ کو بتایا ہے۔ اردو کے الفاظ تقریباً انھی زبانوں سے مستعار ہیں۔ داستان تقریباً عربی و فارسی ادب سے لی گئی ہے۔ غزل بھی فارسی سے لی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ناول اور افسانہ وغیرہ اور جتنی بھی نئی اصناف

Read more

رہنماؤ ہمیں راستہ چاہیے

شاہ نامہ اسلام کے خالق جناب حفیظ جالندھری اپنے شاہ نامے میں ایک جگہ کچھ یوں ارشاد فرماتے ہیں کہ جو ہم آپس میں لڑتے ہیں یہ خصلت ہے دلیروں کی کہ مل کر بیٹھنا عادت نہیں ہو تی ہے شیروں کی بات تو سچ ہے مگر بڑی رسوائی کی بات ہے۔ اگر مذکورہ شعر کا تجزیہ تاریخ کی روشنی میں لیا جائے تو اس میں مبالغہ بھی نہیں کہ کئی صدیوں سے ایسا ہی ہوتا چلا آرہا ہے کہ

Read more

ایک شام میاں نواز شریف کے ساتھ.

میاں صاحب آپ ہمارے قارئین کو کچھ اپنے بارے میں بتائیں گے، میرا مطلب کہ اپنے حسب نسب کے بارے میں؟ میان نواز شریف:۔ میں محمد نواز شریف بن پاکستان بن اسلام ہوں، یہ میری پہچان ہے۔ شاید آپ کو عجیب لگا ہو لیکن نوازشریف کو پہچان پاکستان نے دی، اس لئے نواز بن پاکستان کہا۔ اور آتے وقت میرے کان میں پہلی آواز اذان کی تھی اور دنیا سے جاتے وقت بھی آخری کلام لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ،

Read more

تماشا سی پیک کا ہے

پاکستان میں پناما ڈرامہ سے جس کھیل کا آغاز ہوا بتدریج شدت اختیار کرتا جا رہا۔ ایک مہربان نے چینی قرضوں اور پاک چین دفاعی تعلقات کے تناظر میں نیو یارک ٹائم میں شائع ہونے والی "کہانی”بھیجی ہے۔ الف لیلی کی اس داستان میں قرصوں کی عدم ادائیگی پرسری لنکن بندر گاہ پر چینی قبضہ کا بھی ذکر ہے اور ملائیشیا کی طرف سے ون بیلٹ ون روڈ کے متعدد منصوبوں کی تنسیخ کا ذکر بھی دلسوزی سے کیا گیا

Read more

”دمڑی والی سرکار“ کے کروڑ پتی مجاور

پنجابی زبان کے عظیم شاعر حضرت میاں محمد بخش رح کے مرشد کریم ”حضرت پیرا شاہ غازی رح“ کے مزار پر حاضری اس لئے بھی ضروری تھی کہ ”جو ہمارے محبوب کا مرشد ہو پھر وہ تو اپنا بھی مرشد ہوا“ منگلا ڈیم کے ریسٹ ہاؤس سے میرپور ضلعے کے گاؤں ”چک ٹھاکرا“ تک کا راستہ اور منظر کافی خوبصورت اور دل آویز ہے۔ راستے میں منزل تک ساتھ دینے والے جہلم دریا کے چینل کا کنارہ، تیز بہتا پانی،

Read more

انسان کو غصہ کیوں آتا ہے؟

اس خوبصورت زمین پر ہر روز غصے کی وجہ سے ہزاروں انسان قتل ہوجاتےہیں۔ دنیا میں ہر قتل کے پیچھے غصے کا عمل دخل ہے۔ انسان انسان کا دشمن ہے، اس کی وجہ بھی غصہ کی کیفیت ہے، انسان غصے کی وجہ سے اپنے دوستوں اور پیاروں کو کھودیتا ہے۔ غصہ ایک خوفناک اور خونی کیفیت ہے ۔ کیا ہم نے کبھی سوچا کہ انسان غصہ کیوں کرتا ہے ؟ایک ایسی کیفیت جس کی وجہ سے انسانی زندگی بدترین کیفیت

Read more

پابند صحافت قائد اعظم کے ویژن سے غداری ہے

پاکستان ہم نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں حاصل کیا تھا۔ اِس کے حصول کے لیے ایک نعرہ لگایا تھا، وہ یہ تھا کہ "لا الہ اللہ” اِس کی تعبیر اور تشریح بھی ہماری قیادت نے خود ہی کر لی تھی۔ لیکن حُصول پاکستان کے بعد ہمارے سیاسی رہنماٶں نے قائداعظم کے فرمودات کو پسِ پُشت ڈال کر غلط تعبیر و تشریح کر کے عوام کو گمراہ کیا۔ لیکن جب حقائق سے آگاہ کرنے کے لیے عوام

Read more

افغان امن مذاکرات : ایک مبارک موقع

افغان امن کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں حالیہ مذاکرات کی خبریں سن کر مجھے علامہ اقبال بہتؒ یاد آئے۔ آج سے کئی دہائیاں قبل مشرق کے اس درویش ِ صفت شاعر نے اپنے ایک فارسی شعر میں پیش گوئی کی تھی کہ افغانستان ایشیاء کا دل ہے اور یہ خطہ جب تک شورش کی زد میں ہو گا تب تک پورے ایشیاء میں امن اور خوشحالی کی حالت مخدوش رہے گی۔ آسیا یک پیکر آب

Read more

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ملی ادارے

انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر نئی دہلی میں مولانا اسرار الحق قاسمی رح ممبر پارلیمنٹ، ممبر شوریٰ دارالعلوم دیوبند صدر کل ہند ملی تعلیمی کونسل اور مرحوم پروفیسر مشیرالحسن ممتاز تاریخ داں سابق وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ کی اس دارفانی سے رحلت پر ایک تعزیتی پروگرام میں حاضرین کی قلت کا اصل سبب منتظمین کی طرف سے مرحومین کے متعلقین، منتسبین اور بالعموم دہلی کی عوام کو دعوت نامہ یا اشتہار کا نظم نہیں کرنا تها۔ اس ضمن میں اندرا

Read more

ہم سب چور ہیں!

سالوں سے، شب و روز، سفر و حضر، دفتر و گھر، سیاسی جلسے سے لے کے دعوت ولیمہ تک میرے کان یہ سُن سُن کر سُن ہو چکے ہیں کہ اگر پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے تو چند بڑے چوروں کو جیل میں ڈال دیں یا پھانسی پر لٹکا دیں اور اپنی بات میں وزن ڈالنے کے لیئے مُملکت خُداداد پاکستان کے وزیر اعظم سے لے کر میرے محلے کے محمد وزیر و ملک اعظم تک چین

Read more

امن کی نبض عمران خان کے ہاتھ میں ہے

ظلم جتنا بھی طویل ہوجائے لیکن یہ حقیقت ہے کہ انجام کو پہنچ ہی جاتا ہے۔ خون بہتا ہے تو جم جاتا ہے، اندھیری رات کے بعد روشن صبح نے طلوع ہونا ہی ہوتا ہے،جنوبی ایشیائی خطے میں بڑی تیزی سے تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں،پاکستان کی کوششوں سے افغانستان میں امن لوٹنے کو ہے،امریکہ اور طالبان میں مذاکرات کے دور چل رہے ہیں، بات چل نکلی ہے تو حل بھی نکل آئے گا،16سالہ قتل و غارت کے بعد افغانستان میں

Read more

علی ترین کی ملتان سلطان

علی ترین جب سیاست میں وارد ہوئے تو مجھے کچھ خاص اچھا نہیں لگا۔ لیکن جب اس نے الیکشن میں خود کو پورٹریٹ کرنا شروع کیا اس کا عوام کے ساتھ جو تعلق دیکھنے کا ملا وہ بہت دلچسپ تھا۔ اس نے نوجوانوں کو ساتھ ملایا، ان کی ٹیم بنائی، ان کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا، ان کے ذمے کام لگایا، ان کو ٹاسک دے کر گویا ان کو عملی طور پر میدان میں اتار دیا۔ اس نے روایتی سیاسی بزرگوں اور برادری سرداروں کے دم پر الیکشن نہیں لڑا بلکہ اس نے سیاست کو جدت بخشی، خود کمپین کو لیڈ کیا نہ کہ ڈائری میں لکھے لکھائے شیڈول کو فالو کیا۔

سیاسی میدان سے ہٹ کر بھی یہ نوجوان حلقے میں بہت مقبول ہے۔ حلقے کے نوجوانوں کے ساتھ مل کر کرکٹ کھیلتا ہے، کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرتا ہے، ٹورنامنٹ آرگنائز کراتا ہے، سوشل ورک میں آگے آگے ہوتا ہے، مختصر یہ کہ اس نے اپنے لوگوں کو اپنایا ہے۔ روایتی سیاستدانوں کی طرح اس کی سیاسی اور ذاتی زندگی کے احباب مختلف نہیں ہیں بلکہ اس کے احباب وہی لوگ ہیں، جن کے ساتھ صبح سے شام تک یہ وقت گزارتا ہے اور انہی کو ساتھ لے کر وہ میدان سیاست میں اترا۔

Read more

فروغ ِ تحقیق اور نصاب

مطالعات و تحقیق کی روایت ہر ملک کی جامعات اور تحقیقی اداروں کے ذریعے پنپتی ہے۔ تحقیق کی اس روایت کی آبیاری میں انفرادی اور نجی کاوشوں نے بھی اپنا کردار ادا کیا ہے۔ یہاں عمومی نوعیت کی تحقیق بھی دیکھنے میں آئی ہے اور ایسے اعلیٰ اور معیاری تحقیقات بھی سامنے آئی ہیں جو اس باب میں کوہ نور ہیرے کی حیثیت رکھتی ہیں۔ قیام پاکستان کے بعد پنجاب یونیورسٹی ایک شاندار علمی پس منظر کے ساتھ علم و

Read more

حکومت کی اہم کامیابی پر حکومت اور مسلم لیگ ( ن ) ایک پیج پر

جب سے وطن عزیز میں مثبت خبروں کا دور دورہ ہوا ہے اور اسی تناظر میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے رواں ماہ راول پنڈی پریس کلب میں صحافیوں سے مثبت پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج، عدلیہ، حکومت اور اپوزیشن کو ایک پیج پر ہونا چاہیے، یہ سن کر دسمبر کی ٹھنڈ میں قوم کو مزید ٹھنڈ پڑ گئی ہے اور قوم مثبت سوچ رکھتے ہوئے، حکومت وقت سے یہ توقع کر رہی ہے کہ

Read more

مولانا فضل الرحمن: تصویر کا دوسرا رخ

انتحابات کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا گیا، الیکشن کو فراد الیکشن قرار دے کر ایک اتفاق رائے پیدا کیا گیا۔ دو چار اے پی سی ہوئیں۔ پیپلز پارٹی نون لیگ کے ساتھ بیٹھی۔ ان تمام ایکٹیویٹیز کا محرک مولانا فضل الرحمن صاحب تھا۔ بعد میں باقی بڑی جماعتیں کسی مصلحت یا نظریہ ضرورت کے تحت خاموش ہوئیں، حکومت کو چھ مہینے چلنے دو کی پالیسی پر عمل پیرا ہوئیں، لیکن ایک شخص اس

Read more

عقیدت کی کن پٹیاں

کن پٹیاں! ایک ایسا پہناوا یا اوزار ہے کہ جس سے ریڑھی بان اپنے گدھے کو راہ راست پہ رکھنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔ وہ گدھا اردگرد کے ماحول سے بے خبر و بے پرواہ ناک کی سیدھ میں چلتا رہتا ہے اور تب تک چلتا رہتا ہے جب تک کہ مالک مڑنے کا حکم نہ دے۔ کہاں جانا ہے اور کس راستے سے جانا ہے اس کا فیصلہ گدھے کا مالک ہی کرتا ہے۔ مالک کے بتائے ہوئے

Read more

فلاحی ریاست میں سانس لینے پہ ٹیکس

فلاحی ریاست کتنا خوبصورت تصور ہے اور ایسی ریاست کے بارے سوچتے ہوئے عام شہری کو تحفظ کا احساس ہوتا ہے۔ فلاحی ریاست ایسی ریاست ہوتی ہے جس میں سبھی کو یکساں حقوق حاصل ہوتے ہیں، جس میں تمام شہریوں کو تحفظ اور ان کی بہتری کے لیے اقدامات ریاست کے ذمہ ہوتے ہیں۔ کیا اسلامی جمہوریہ پاکستان ایک فلاحی ریاست ہے؟ جی بلاشک و شبہ یہ فلاحی ریاست کے سفر پر گامزن ہو چلی ہے اور اس فلاحی ریاست

Read more

2018 اور صدر ٹرمپ کے ملفوضات

امریکہ میں ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ اپنی صدارت کا دوسرا سال مکمل کرچکے ہیں۔ عالمی منظر نامے پر امریکی صدر ٹرمپ کے منتخب ہونے کے بعد سے اب تک بہت سی اہم تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ جس میں مقبوضہ بیت المقدس یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنا اور امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنا بھی شامل ہے۔ صدارت کا منصب سنبھالنے سے اب تک ڈونلڈ ٹرمپ کو کئی حوالوں سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر آنے والے حکمران کے پاس تو فیصلے مسلط کرنے کا مینڈیٹ ہوتا ہے۔

Read more

پرورش سے علامہ بنتے ہیں!

خدارا اپنی اولاد کی نہایت خوش اخلاقی اور مکمل دھیان سے تربیت کریں اگر کوئی چاہتا ہے کہ میرا بیٹا انسانیت کے حامل اور اعلیٰ اخلاق کا مالک ہو تو اولاد کی اس طرح پرورش کریں کہ معاشرے کے لیے ایک مثال بنے۔ اولاد کی اچھی تربیت سے ان کا مستقبل بہتر ہوگا وہ کم عمری میں یہ سیکھ پائیں گے کہ ہمیں کچھ بننا ہے معاشرے میں نام کمانا ہے۔

کہنے کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ اولاد کو سب فیسلیٹیز مہیا کریں، مقصود یہ ہے کہ اولاد کے ساتھ کم از کم دن میں آدھا گھنٹہ بیٹھیں کہ وہ کیا کرتا ہے، کہاں کھیل کود میں مصروف رہتا ہے؟ کن کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا ہے؟ وغیرہ وغیرہ۔ صرف بچے پیدا کرنا مسلے کا حل نہیں ان کی پرورش بھی کچھ معنی رکھتی ہے۔ بچے کی پرورش میں 80% والدین کا ہاتھ ہوتا ہے خصوصاً ماں کا، اگر ماں تعلیم یافتہ (دینی و دنیاوی) ہو تو پورا معاشرہ تعلیم یافتہ ہوگا۔

Read more

مولانا محمد اسرار الحق قاسمی: صحافت وخطابت سے پارلیمنٹ تک

مولانا محمد اسرار الحق صاحب قاسمیؒ ( 1942۔ 2018 ) ایک دینی واسلامی فکر کے حامل قلم کار اور کالم نگار تھے۔ آپؒ کے مضامین اسلامی افکار پر مشتمل ہوتے تھے۔ آپؒ کے مضامین کی زبان بہت سہل اور صاف ستھری ہوتی تھی۔ آپؒ کے مضامین قارئین کے لیے مشعل راہ ہیں۔ آپؒ نے اپنے مضامین کے ذریعے ایک طویل مدت تک اسلامی احکامات وتعلیمات کی نشر واشاعت کا فریضہ انجام دیا۔ آپؒ نے اپنی تحریر میں جہاں بہت سے

Read more

انتقام کی شکل اختیار کرتا احتساب

احتساب قانون پہلے دن سے ہی متنازعہ رہاہے۔ 1997 میں جب میاں نواز شریف نے پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت کو نشانے پر رکھنے کے لئے احتساب بیورو قائم کیا تو اس وقت انہوں نے اپنے معتقد خاص بدنام زمانہ سیف الرحمان کو اس کا چیئرمین بنا کے پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور ان کے خاوند آصف علی زرداری صاحب کو کرپشن کے جھوٹے کیسز میں پھنسانے سیاسی طور سیاست سے باہر کرنے کی مذموم کوشش کی۔ اس دوران جسٹس قیوم اور میاں شہباز شریف اور سیف الرحمان کی آصف زرداری اور بینظیر بھٹو شہید کو ہر حالت میں سزائیں دینے کی آڈیو ٹیپ بھی منظر عام پہ آئیں جس کے بعد احتساب بیورو اس وقت سے ہی اپنی افادیت کھو بیٹھا۔

Read more

پاکستانی کرکٹ کا سیکنڈ اننگز فوبیا اور ایک کوچ

2007 میں پاکستان آئی ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ون ڈے سیریز کے پانچویں اور فیصلہ کن معرکے میں پاکستانی ٹیم 234 رنز کے ہدف کے تعقب میں 198 / 4 پر بیٹنگ کر رہی تھی اور ابھی دس اوورز کا کھیل باقی تھا۔ پاکستان کی اس مضبوط پوزیشن کو دیکھتے ہوئے ساؤتھ افریقہ کے کیمپ میں شکست تسلیم کرنے کے واضح آثار دکھائی دینے لگے تھے لیکن پھر اچانک سے پانسہ پلٹ گیا اور اگلے سات اوورز میں صرف 21 رنز کے بدلے پاکستان کے چھے بیٹسمین غیر ذمہ داری سے آؤٹ ہوتے ہوئے 14 رنز سے وہ میچ ہار گئے۔

پاکستانی ٹیم کی اس غیر متوقع شکست کو تسلیم کرنا جہاں شائقین کے لیے بہت مشکل تھا وہاں اتنا ہی حیران کن اس وقت کے جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے لیے بھی تھا جو شاید اپنی شکست تسلیم کرچکے تھے۔ بہت عرصے بعد ان سے ایک بیان بھی منسوب ہے کے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اس میچ کے فکس ہونے پر اپنے شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا لیکن وہ خود اس قسم کے کسی بھی بیان کی نفی کرتے رہے۔

Read more

پابندیٔ شراب بل کی منسوخی اور فرانسیسی محقق ہنری

11 دسمبر 2018 کو قومی اسمبلی میں حکومتی اقلیتی رکن رمیش کمار نے شراب پرمٹ جاری کرنے کے خلاف بل پیش کیا، جس میں رمیش کمار نے یہ مؤقف اختیار کیا، تمام مذاہب میں شراب ہے۔ لہذا اقلیتوں کے نام پر پرمٹ جاری کرنے کا سلسہ ختم کیا جائے۔ اور شراب تیار کرنے اور بیچنے پر پابندی عائد کی جائے۔ (روزنامہ اسلام 11 دسمبر 2018 ) شراب پر پابندی کا یہ بل اس سے پہلے بھی 2014 اور 2015 میں

Read more

مولانا طارق جمیل کا بیان اور اس پہ بے جا تنقید

تبلیغی جماعت اور اس کے وابستگان پہ ایک بڑا اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ ان میں جدید سیاسی شعور کی کمی ہے اور وہ صرف عبادات پہ زور دیتے ہیں جبکہ دنیاوی معاملات، سیاست، معیشیت اور سماج کے دیگر موضوعات پر بات نہیں کرتے اور خاموشی اختیار کرتے ہیں۔ اب اگر اس فکر سے وابستہ داعی مولانا طارق جمیل نے وقت کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے دعوت و تبلیغ کے ساتھ ساتھ ملک کو درپیش مسائل پر بات شروع

Read more

پاک بھارت جنگوں کی تاریخ، اپنا اپنا جہنم

اللہ اللہ کرکے 16 دسمبر کا دن گزر گیا، اور اس کے ساتھ ہماری قومی تذلیل کی وہ جھوٹی اور مبالغہ آمیز کہانی بھی منظر سے غائب ہوگئی جو، جسے پاک بھارت تاریخ کے نام سے پاکستان میں بڑے پیمانے پرڈمپ کی جاتی ہے، اپنی ہی تذلیل، اور اپنے ہی لوگوں کے ذریعہ۔ ہمیں نام نہاد تاریخی سچائی کے نام پراپنے ہی چہرے پر کالک ملنے کا کتنا شوق ہے!

Read more

کیا زندگی نتائج اخذ کرنے کا نام ہے؟

دوستوں کی جانب سے مجھ سے ایک سوال کیا جاتا ہے کہ تم کیا ہو؟ مذہبی ہو یا غیر مذہبی؟ سیکولر ہو یا کمیونسٹ؟ روحانی انسان ہویا مادہ پرست؟ اس سوال کا جواب میں آج تک نہیں دے سکا۔ سوال کا جواب نہ دینے کی وجہ آج اس تحریر میں بیان کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

انسانی جسم میں انسان کا دماغ بنیادی طور پر ایک ایسا آلہ یا ٹول ہے جس سے وہ سچائی کے سفر کی تلاش میں سرگرداں رہتا ہے۔ کچھ انسان ایسے ہوتے ہیں جو اس سفر کو انجوائے کرتے ہیں۔ ایسے بھی انسان ہوتے ہیں دماغ کو ایک ایسے آلے کے طور پر استعمال کرتے ہیں جس کا مقصد کسی خاص نتیجے یا نتائج تک پہنچنا ہوتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا انسانی دماغ کو نتائج اخذ کرنے والے ٹول کے طور پر استعمال کرنا چاہیے؟ یہ انسانیت کی بدقسمتی ہے یا خوش قسمتی کے زیادہ تر انسان دماغ کو نتائج اخذ کرنے والا ٹول سمجھتے ہیں۔ دماغ کو صرف نتائج اخذ کرنے کے ٹول یا ڈیوائس کے طور پر استعمال نہیں کرناچاہیے۔ دماغ و ذہن کی بہت اہمیت ہے۔ اس سے ہم انسان زندگی کو مسلسل دیکھ رہے ہیں۔ زندگی کی گہرائی اور وسعت کو سمجھنے اور جاننے کے لئے دماغ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ دماغ کا صرف یہ کام نہیں کہ وہ نتائج اخذ کرے، سوال پیدا کرے یا کسی چیز یا نظریے کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرتا رہے؟

Read more

عِلم برائے فروخت

علم مومن کی معراج ہے۔ علم وہ موتی ہے جسے سمندر کی اتھاہ گہرائیوں سے بھی نکالنا پڑے تو گھاٹے کا سودا نہیں۔ علم، اعمال و کردار کی بلندی کا سبب ہے۔ جو کسی بھی معاشرے میں مثبت نتائج کے حصول کے لئے ناگزیر ہیں۔ مگر! علم کیسا ہونا چاہیے؟

اِس کا جواب آنحضرت صل اللہ علیہ والہ و سلم کی سیرتِ مبارکہ سے بخوبی اخذ کیا جا سکتا ہے کہ آپ صل اللہ علیہ والہ و سلم نے ہمیشہ ”علمِ نافع“ کی طلب کی اور اِسی بنیاد پر جماعت کی تشکیل اور سوسائٹی کا نظام بنایا۔ علم نفع بخش تبھی ہوسکتا ہے جب وہ سوسائٹی کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ جس سے لوگوں کی معاشی، معاشرتی اور سیاسی ضروریات کو پورا کرنے کا ایسا نظام قائم ہو جو بلاتفریق رنگ، نسل اور مذہب کے عوام الناس کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرے۔

Read more

ملک الموت سے خوفزدہ میراثی کی کہانی!

نوازلیگی لیڈر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ ہنسنا کیسا؟ ہم تو کھل کر روبھی نہیں سکتے۔ موصوف العزیزیہ ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے تو واپسی پر صحافیوں نے انہیں گھیر لیا اورایک صحافی نے سوال کیاکہ نوازشریف صاحب آپ کا ہنسنا بہت کم ہوگیاہے، آپ کھل کر بات بھی نہیں کرتے۔ نوازشریف رکے اور جواب دیا کہ ہنسنا کیسا؟ ہم تو کھل کے رو بھی نہیں سکتے۔ یہ تاریخی جملہ کہنے کے بعد نوازشریف گاڑی میں بیٹھے لیکن پھر پلٹے اور صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میں معافی چاہتاہوں، مختصر سا جواب دیاہے مگر دل سے دیاہے۔

Read more

عدالتوں میں انصاف یا انصاف میں عدالت

عدالتوں میں انصاف نہیں ہوتا بلکہ عدالتیں صرف قانون کی تکمیل کرتی ہیں۔ اب جس نظریہ اور عقائد سے بنا ہوا قانون ہوگا عدالتیں اسی کے لحاظ سے فیصلہ سنانے پر قادر ہوں گی۔ انصاف ایک بہت بڑی چیز ہے جس کا موقع ہر کسی کو ملتا ہے، اس لیے اس بات کو سمجھنا اہم ہے کہ عدالتیں انصاف نہیں قانون کی تکمیل کرتی ہیں، انصاف اور استحصال اس نظریہ میں پوشیدہ ہوتا ہے جس کے تحت تمام نظام کام کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اکثر عدالتوں میں کیا گیا فیصلہ عوام کے نزدیک انصاف کا معیار نہیں رکھتا کیوں کہ جس نظام میں ہم رہ رہے ہیں اس کی بنیاد میں انسان کے ساتھ انصاف کرنا شامل ہی نہیں۔ بلکہ سرمایہ درانہ نظام کی بنیادی فکر سرمایہ کے گرد گھومتی ہے اور قوانیں بھی اسی سیاسی و معاشی نظام کو نظر میں رکھ کر انسانی عقل سے بنائے جاتے ہیں۔ عوام انسان کی سطح پر دیکھتے ہوئے جبلتی بنیادوں پر ہی کئی فیصلوں کو عدل و انصاف کے کٹہرے سے باہر سمجھتے ہیں۔

Read more

چاغی میں شدید قحط سالی کے پھیلتے اثرات

پانچ سالوں تک مطلوبہ مقدار میں بارشیں نہ ہونے کے سبب چاغی شدید قحط سالی کی زد میں ہے جہاں پانی کے قدرتی ذرائع خشک ہونے اور چراگاہیں ختم ہونے سے لوگوں کی معاش کے سب سے بڑے ذرائع زراعت اور مالداری اپنی آخری سانسیں لے رہی ہیں کیونکہ کئی علاقوں میں پانی کی سطح 20 تا 25 فٹ نیچے گرگئی جبکہ 6281 مالدار اپنے مویشی موت کے منہ میں جاتے دیکھ کر قصابوں کو بیچ رہے ہیں۔ چاغی میں قحط سالی نے انسانی زندگیوں کو بھی شدید خطرات سے دوچار کیا ہے جہاں 2509 بچے غذائی قلت کا شکار ہیں جبکہ کئی بچے موت کی منہ میں چلے گئے جن کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ بارشوں میں ریکارڈ کمی نے چاغی میں درجہ حرارت کو 48 سے 51 سینٹی گریڈ تک پہنچا دیا جس کی وجہ سے بعض اوقات دالبندین ائرپورٹ میں  فلائٹ تک لینڈ نہیں کرپاتی۔

Read more

بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی جناب حاجی محمد عبد الوہّاب صاحبؒ

موت ایک ایسی حقیقت کہ کسی فرد نے اس حقیقت کا انکار نہیں کیا ہے چاہے وہ کتنا ہی بڑا بہادر وپہلوان یا ملحد و دہریہ ہی کیوں نہ ہو۔ موت نے سب کو دبوچا ہے اور جو بھی جاندار دنیا میں سانس لے رہا ہے، اسے ایک نہ ایک دن دبوچ کر رہے گی، چاہے کوئی مشہور عابد وزاہد ہو یا معروف متقی وپرہیز گار، چاہے وہ قرآن کریم کی تلاوت میں منہمک ہو یا کسی فرض ونفل میں مشغول، جب موت کا وقت آئے گا؛ تو اسے اس دنیا سے جانا ہوگا۔ چاہے کوئی شخص اللہ کا بہت ہی مقبول ومحبوب بندہ ہو یا پھر بندگانِ خدا کی نظروں میں مقبول ومنظور؛ لیکن اُسے بھی ایک دن موت کا مضبوط آہنی پنجہ اپنی گرفت میں لے لے گا۔ چاہے کوئی دو پہاڑیوں کی وادی میں ہو یا ہمالیہ کی بلند چوٹی پر، شیشے کے مکان میں بند ہو یا پتھر کے قلعے میں محجوب، جب موت کا وقت آئے گا؛ تو موت کے فرشتے اس تک آسانی سے رسائی حاصل کرلیں گے اور بالآخر اسے موت کا مزہ چکھنا ہوگا۔ اللہ سبحانہ وتعالی کا یہ ارشاد اسی حقیقت کو بیان کرتا ہے : (سورہ نساء/ 78 ) ترجمہ: تم جہاں بھی ہوگے (ایک نہ ایک دن) موت تمھیں جا پکڑے گی؛ چاہے تم مضبوط قلعوں میں کیوں نہ رہ رہے ہو۔
موت سے کس کو رستگاری ہے
آج وہ کل ہماری باری ہے

Read more

ہمارا اخلاقی بحران

ایک نہایت دردناک وڈیوکلپ گردش میں ہے جس میں ا یک ہٹّا کٹّا نو جوان بندوق کے زور پہ ایک سیدھی سادی گھریلو خاتون کی نہایت فحش جملوں سے بے عزتی کر رہا ہے اور اسی پر بس نہیں کرتا بلکہ اس کی ناف کے نیچے بندوق کا بٹ بھی مارتا ہے۔ فرعون بنا یہ بھیڑیا نما وحشی بظاہر انسان تھا مگر حیوانوں سے بد ترنظر آرہا تھا۔ ویڈیو اسی پر بند ہو گئی حالانکہ مغلّظات ا ور مار پیٹ کا سلسلہ ہنو ز جاری تھا۔ اللہ جانے آگے اس نے اس خاتون کا کیا حشر کیا ہو گا۔ لگتا نہیں کہ وہ چپ ہوا ہو گا۔ بھلا ہو اس شخص کا جس نے یہ ویڈیو آن لائین لگا دی۔ اور حکام کو اس سے خبر ہوئی۔

Read more

بخشو بی بلی ۔ ۔ ۔ ۔

بخشو بی بلی چوہا لنڈورا ہی بھلا، کہاوت پر کسی نے قصہ یوں بنایا کہ ایک بلی نے موقعہ پاکر ایک چوہے پر حملہ کردیا۔ جس طرح کرکٹ کے میدان میں شاٹ کھیلتے ہوئے ٹائمنگ کی غلطی ہو جاتی ہے اور گیند میدان سے باہر جانے کی بجائے آسمان سے بھی بلند ہونے کا گمان کرنے لگتی ہے بالکل ایسا ہی کچھ بلی کے ساتھ ہوا، ٹائمنگ رونگ ہونے کی وجہ سے نشانہ چوک گیا اور پورے کا پورا چوہا

Read more

چیخ

مما، مما آخر کب بنے گا میرا نیا یونیفارم؟ کتنے ماہ ہو گئے میں ہر روز یہی سنتی ہوں کہ بس بیٹا تیار ہونے والا ہے میری ساری سہیلیوں نے نیا یونیفارم بنوا لیا ہے ایک میں ہوں جو ابھی تک پھٹے پرانے یونیفارم میں جاتی ہوں۔

ماں اپنی آٹھ سالہ ننھی بچی کی معصوم سی خواہش پر روتے ہوئے دیکھ کر تڑپ اٹھتی اور جلدی سے بشریٰ کو گلے لگا کر کہا بیٹا میں ابھی معلوم کرتی ہوں کہ میری شہزادی کی یونیفارم کو بننے میں اتنی دیر کیوں لگ گئی؟ اور بشریٰ کے دل کو بہلانے کے لیے کہا کہ آخر شہزادی کا یونیفارم تھا کوئی عام بات تھوڑی ہے!

Read more

سہل پسندی

سنتے ہیں کہ ایک وقت تھا جب برصغیر پاک و ہند میں ایسا نظام تعلیم رائج تھا جس میں کردار سازی پہ بھرپور توجہ دی جاتی تھی جس میں اخلاق و اطوار کو نکھار کر آدمی کو انسان بنایا جاتا تھا اور تعلیم کا اصل مقصد انسان کی ایسی تربیت کرنا تھا جس کے بعد انسان حقیقی معنوں میں اشرف المخلوقات کے درجے پر فائز ہونے کا اہل بن سکے۔ نیابت کا منصب سنبھالنے کے قابل بن سکے۔ پھر انگریز بہادر نے تجارت کی غرض سے سرزمین برصغیر پر قدم رکھا اور اسے سونے کی چڑیا کہہ کر اپنے قبضے میں کر لیا۔

Read more

نظریہ ضرورت

”ڈیئر سٹوڈنٹس سقوطِ ڈھاکہ 1971 ء میں بظاہر ہوا لیکن تاریخ پر طائرانہ نگاہ رکھنے والے اس کی جڑیں اور شاخسانے بہت دور تلاش کرتے ہیں۔ وہاں کہ جہاں بظاہر کوئی گمان بھی نہیں گزرتا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ”سر! یہ طائرانہ نگاہ کیا ہے؟ “ ”بیٹا جیسے پرندہ بہت آگے تک دیکھ سکتا ہے چونکہ وہ بلندی پر اُڑتا ہے یونہی جو شخص بہت آگے تک دیکھ سکے، سوچ سکے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ اس

Read more

عوام الناس، باس اور کیڑے مکوڑے

”عوام الناس“ اردو اور عربی زبان کے زبردستی جوڑ توڑ سے بنایا گیا عرب و عجم کا اک سنگین قسم کا عامیانہ سا ملاپ ہے۔ خصوصا ترقی جیسی ستم ظریف ہستی کے پیچھے صرف رو رو کر ہلکان ہونے والے ناکام عاشق کی طرح دربدر ممالک میں یہ طائفہ وافر مقدار میں موجود ہے۔ تاریخ گواہ ہے، بلکہ اب تو یہ بات ایک مسلمہ حقیقت بن چکی ہے۔ کہ جس کسی کو خصوصا باس کو کبھی بھی اپنا الو سیدھا کرنا ہو تو وہ اللہ کا نام لے کر سب سے پہلے ”عوام الناس“ کے بے جان کندھوں کا سہارا لیتا ہے۔ لیکن اس کی سب سے قابل رحم صورت اس وقت سامنے آتی ہے جب کوئی خمار میں آ کے پوری کی پوری بستی کے عوام الناس کا الو سیدھا کرنے کے لئے خواہ مخواہ با الجبر و الرضا آناً فاناً بڑی تندہی اور جان فشانی سے تیوری چڑھائے پوری قوت سے ترنگ میں آکر کہہ جاتا ہے ”میرے عزیز ہم وطنو“ ۔

Read more

سوشل ایئر لایئنز (معاشرتی پروازیں)

جہاں ہر ملک میں ہوائی سفر کیلئے ائیر لائینز ہوتی ہیں وہیں سماجی سطح پر چندعناصر اپنے اپنے رنگ اور ڈھنگ میں متوازی ہوائی سروس مہیا کرتے ہیں۔۔۔ ان کیلئے سنسان گلی کوچے ہوائی اڈوں کا درجہ رکھتے ہیں۔عرفِ عام میں انہیں نشئی،پوڈری، بھنگی، شرابی اور چرسی کے اعزازی ناموں سے یاد کیا جاتا ہے۔ یہ ہر معاشرے میں پائے جاتے ہیں۔ جیسے وطن عزیز کی قومی ہوائی سروس، ُ پی آئی اے اور سوشل ائیر لائن پی آئے ہیں” ہے۔ معاشرے

Read more

عقل بڑی ہے کہ بھینس؟

میں کلاس میں پڑھا رہا تھا کہ  پیچھے دو شرارتی بچوں میں سے ایک نے دوسرے کو ایک معصومانہ سوال فارورڈ کیا کہ "عقل بڑی ہے کہ بھینس” تو جیسے میں بھی خلا میں اٹک گیا جو ہم جیسے رٹو طوطوں کی عادت ہے، اور فلسفیانہ طرز پر اس سوال پر غور کرنے لگا اور بے اختیار وہی سوال اسی بچے کو ری فاروڑ کیا تو بچہ جمہورہ نے ہنس کے یہ کہا "سر یہ تو بچوں والی سوال ہے”

Read more

بھوٹان کے انقلابی کی کہانی

ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ موجودہ بھوٹان کے کسی گاؤں میں سنہ 218 میں سب گاؤں والوں کے بیچ صرف ایک شلوار ہوا کرتی تھی جو کسی بادشاہ نے اپنے دورے کے دوران گاؤں والوں کو تحفے میں دی تھی۔ کمیونٹی کا نظام تھا اور گاؤں کی ساری چیزوں اور پیداوار میں سب گاؤں والوں کا مشترکہ حصہ ہوتا تھا۔ جس کسی کو بھی کسی کام سے قریبی شہر جانا ہوتا تو وہ شلوار پہن کے چلا جاتا تھا۔

Read more