اختر حسین جعفری: ایک جدید شاعر اور ترقی پسند دانشور

اختر حسین جعفری نہ صرف ایک جدید شاعر تھے بلکہ ایک ترقی پسند دانشور بھی تھے۔ انہوں نے اپنے مخصوص فلسفہ حیات اور طرز اظہار سے اردو شاعری کو فن کی نئی بلندیوں سے روشناس کروایا۔ انہوں نے مشرق کی قدیم اور کلاسیکی شاعری اور مغرب کی عصری اور جدید شاعری کے درمیان ایک ادبی پل تعمیر کیا۔ ان کا تعلق بیسویں صدی کی ان شخصیات کے قبیلے سے ہے جن میں ایزرا پاؤنڈ ’اوکٹایو پاز‘ ناظم حکمت اور پابلو

Read more

خواب نگر، سیلاب متاثرین اور شہید بھٹو

فجر کی اذان کی آواز فضا میں گونجنے سے پہلے میں اپنی گنہگار آنکھوں سے کیا دیکھتا ہوں کہ، رات کے اندھیرے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کو اپنے دو بیٹوں سمیت متاثرین کے کیمپ میں پکا ہوا کھانا اور سامان دیتے ہوئے دیکھا، جبکہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو گھروں میں خواتین کی مدد کرتے ہوئے نظر آئی، میں نے سوال کیا محترمہ بی بی آپ یہاں کہا کر رہی ہیں؟ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے شائستہ

Read more

ظہور الہی، شجاعت حسین اور پرویز الہی کی سیاست پارٹ 2۔

ذوالفقار علی بھٹو سے دشمنی نے ہی انہیں ضیاء الحق کے قریب کر دیا تھا۔ سیاست بڑا بے رحم کھیل ہے۔ گجرات کے چوہدری برادران نے ”نواز شریف دشمنی“ میں اپنے باپ کے قاتلوں و معاف کر دیا اور پیپلز پارٹی کی حکومت جوائن کر لی۔ نواز شریف کی جانب سے جاتی امرا میں چوہدری برادران کے اعزاز میں دیے جانے والے ظہرانہ کی منسوخی ان کی سیاست میں ”ٹرننگ پوائنٹ“ بن گئی ذوالفقار علی بھٹو نے چوہدری ظہور الہی

Read more

 پنھل چانڈیو (سکرنڈ) میں ایم آر ڈی کے کارکنوں پر کیا بیتی؟

کراچی سے ڈھائی سو کلومیٹر دور واقع قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد رفت جاری ہے۔ سڑک پر گذشتہ 40 برس میں روڑی اور ڈامر کی کئی تہہیں ڈالی جا چکی ہیں، جنہوں نے یہاں گرنے والے لہو کو خود میں سمیٹ لیا ہے۔ اسی طرح وقت کی دھول نے اس دردناک واقعے پر بھی پردہ ڈال دیا ہے۔ سکرنڈ شہر کے باہر موجود گاؤں پنھل چانڈیو کے لوگوں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جنرل ضیاالحق کی آمریت

Read more

’سائفر تھیوری‘ اور پاک امریکا تعلقات

پاکستان اور امریکا نے حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے75سال مکمل ہونے کا جشن ایک ایسے وقت میں منایا جب سابق وزیراعظم عمران خان نے امریکا پر ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کا الزام عائد کیا اور ایک متنازعہ ’سائفر‘ کی بنیاد پر اپنا امریکہ مخالف بیانیہ بنایا لیکن اسی معاملے پر عمران خان کی پشت بہ پشت دو ʼآڈیو لیکس اور ساتھیوں کے ساتھ ان کی گفتگو سے انہیں ایک جھٹکا لگا۔ اگرچہ حکومت نے

Read more

برادری کے حقوق کا تحفظ کرنا سندھ دشمنی نہیں

ساری دنیا میں برادری سطح پر اتحاد بننا کوئی نئی بات نہیں، پاکستان میں میں بھی ہر صوبے اور ضلع کے اندر مقیم مختلف برادریاں اپنوں کے مسائل کے حل کے لئے تنظیمیں بناتی ہیں، جس میں کوئی حیرت یا پریشانی کی علامت نظر نہیں آنی چاہیے۔ لیکن سندھ میں وقتی گورنر آغا سراج درانی کی زیر قیادت آل سندھی پٹھان یوتھ کے نام سے بنا ہوا اتحاد کافی عرصے سے تنقید کی زد میں ہے اور سندھ میں کچھ

Read more

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان کی کمزور خارجہ پالیسی میں جان

محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد سیاست کے میدان میں قدم رکھنا اور پارٹی کی قیادت سنبھالنا نوجوان لیڈر بلاول بھٹو کی مجبوری بن گئی۔ عوام کی خدمت، پاکستان کی بقاء اور جمہوریت کے لئے مزاحمت اور جدوجہد اس خاندان کے خمیر میں شروع سے شامل رہا۔ یہی وجہ ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد اگرچہ نصرت بھٹو اپنی اولاد کو لے کر کسی بھی ملک میں ایک آرام دہ، پر آسائش اور پرسکون زندگی

Read more

عمرانی فتنہ اور سائفر کہانی

سابقہ وزیراعظم عمران خان نے عدم اعتماد کے ووٹ سے حکومت سے نکالے جانے کے بعد اپنے پہلے جلسے میں 27 مارچ 2022 کو اسلام آباد جلسہ جسے ”امر بالمعروف“ کا نام دیا گیا میں جیب سے نکال کر خط لہرا کر پاکستانی سیاست میں اس وقت طوفان برپا کر دیا جب انہوں نے دعوی کیا کہ ان کی حکومت گرانے کے پیچھے امریکی سازش ملوث ہے اور تمام حزب اختلاف کی جماعتیں اور کچھ دیگر طاقتیں اس میں ملوث

Read more

ثمینہ پگانوالہ اور گجرات کی سیاست

آپ گجرات کے سابقہ رکن قومی اسمبلی میاں مشتاق پگانوالہ کی بہو اور ان کے فرزند میاں فخر پگانوالہ کی بیوی ہیں، ثمینہ فخر پگانوالہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ان کو 2007 ء میں خود محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ایم این اے منتخب کیا تھا 2011 ء میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان بنائی گئیں آپ کو دختر گجرات کا لقب بھی دیا گیا۔ انہوں نے گجرات میں ریکارڈ ترقیاتی کام بھی

Read more

ہم تعلیمی اداروں کو ناصر باغ نہ بنائیں تو بہتر ہے

ہمارے ملک کی سیاسی تاریخ کسی قدر بھی قابل تعریف نہیں اور نہ ہی ملک کا کوئی بھی ذی شعور شہری فیصلوں میں تاخیر اور بہت سی دوسری وجوہات کے علاوہ عدالتوں سے ہونے والے سیاسی فیصلوں کے باعث ہمارے عدالتی نظام پر اطمینان کا اظہار کرنے کو تیار ہے۔ ہمارے معاشی معاملات تو ہمیں من حیث القوم بھکاری بنا چکے ہیں اور ہماری اشرافیہ اور حکمران طبقے کی وجہ سے بھیک مانگنے کا یہ وتیرہ عوام میں بھی سرایت

Read more

سرٹیفائیڈ انٹرنیشنل بھکاری

زمانہ طالب علمی کی بات ہے، راقم ایک درزی سے کپڑے سلواتا تھا۔ وہ بیک وقت لیڈیز اینڈ جینٹس ٹیلر ماسٹر تھے۔ بہت قابل درزی تھے۔ شہر میں ان کی دھوم تھی لیکن ان کا بہت بڑا نفسیاتی مسئلہ یہ تھا کہ خواتین کے معاملے میں انتہا درجے کے دل پھینک تھے۔ یا کوئی خوبصورت خاتون کپڑے سلوانے آ نہیں گئی اور موصوف ساری دنیا بھول گئے۔ ایک خاتون پہ لٹو ہو گئے تو نہ صرف اس سے کپڑوں کی

Read more

شہباز شریف کو یہ ”سہولت“ میسر نہیں ہو گی

سیلاب کی وجہ سے تباہ وبرباد ہوئے چار کروڑ پاکستانی اب ہمارا مسئلہ نہیں رہے۔ انہیں ربّ کے کرم پر چھوڑتے ہوئے فکر ہمیں اب یہ لاحق ہوگئی ہے کہ امت مسلمہ کی واحد ایٹمی قوت کہلاتے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم کا دفتر سکیورٹی کے تناظر میں ”محفوظ“ نہیں رہا۔ وہاں ہوئی ہر گفتگو ریکارڈ ہو جاتی ہے۔ ریکارڈ شدہ گفتگو کے سو کے قریب گھنٹے اب انٹرنیٹ پر دستیاب ہیں۔ ان کے حصول کے لئے ”بولی“ لگانے

Read more

خان صاحب اور نومبر!

عمران خان کی، ایشیائی معشوقاؤں جیسی ہزار شیوہ، سیاست کی گتھیاں سلجھانے بیٹھیں تو دماغ کی نسیں چٹخنے لگتی ہیں۔ ان دنوں ان کی شعلہ بار خطابت نے، نومبر میں ہونے والی ایک تقرری کے حوالے سے الاؤ بھڑکا رکھا ہے۔ گزشتہ ماہ، 15 اگست کو انہوں نے اپنے معروف کھردرے اسلوب سے ہٹ کر کمال متانت اور سنجیدگی سے نئے آرمی چیف کی تقرری پر اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا۔ ”میرا تو اب اس میں کوئی اشو نہیں۔

Read more

ظہور الہی، شجاعت حسین اور پرویز الہی کی سیاست

پاکستان کی تاریخ سیاسی قتل و غارت کی داستانوں سے بھری پڑی ہے۔ کچھ سیاسی قتل ہمارے ملک کی تاریخ پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں جن کی قوم سالہاسال قیمت ادا کرتی ہے۔ لیاقت علی خان، ذوالفقار علی بھٹو (جسے کچھ لوگ عدالتی قتل قرار دیتے ہیں۔ ) بے نظیر بھٹو، چوہدری ظہور الہی، خواجہ رفیق ڈاکٹر نذیر، عبدالصمد اچکزئی اور اکبر بگٹی کے قتل فراموش نہیں کیے جا سکتے۔ چوہدری ظہور الہی کو 25 ستمبر 1981 کو لاہور

Read more

مقبولیت کی گھڑی

انسانی دماغ کی ساخت ہی کچھ ایسی ہے کہ یہ ہر شے کو اس کی ضد سے پہچانتا ہے، ین سے یانگ کو، خیر سے شر کو، اور حرکت سے جمود کو۔ خواہ آپ Saussure کے بائنری اوپوزٹس کے نظریے سے کلی طور پر متفق ہوں نہ ہوں، خیال اور زبان دونوں کی اساس یہی اصول سمجھا جاتا ہے۔ اوراسی قاعدہ کے تحت ادب اور فلم کا تار وپود بھی عاشقِ صادق اور رقیبِ رو سیاہ یعنی ہیرو اور ولن

Read more

اقتدار کا کھیل رچانے والے کرشمہ ساز

جسے ہم ”سرکار“ کہتے ہیں اس کا طاقت ور ترین عنصر وہ حصہ ہوتا ہے جسے ریاستی امور پر نگاہ رکھنے والے محققین نے انگریزی زبان میں Deep State پکارا۔ یہ اصطلاع استعمال کرتے ہوئے اعتراف یہ بھی کیا کہ مذکورہ ترکیب انہوں نے خلافت عثمانیہ کے زوال کا مطالعہ کرتے ہوئے دریافت کی تھی جہاں اس عنصر کے لئے ”دریں دولت“ کا لفظ مروج تھا۔ محض ایک مشقتی رپورٹر کی حیثیت میں کام کرتے ہوئے میں اپنے ہاں کی

Read more

آرمی چیف تقرری کا پل صراط پار کرنے کے لیے تجویز

پاکستان میں ہر تین سال بعد آرمی چیف کی تقرری کا معاملہ تمام معاملات پر بازی لے جاتا ہے، اس وقت بھی جبکہ پاکستان تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کر رہا ہے، سینکڑوں لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، لاکھوں مکانات تباہ ہوچکے اور لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں، ایسے میں پاکستانی میڈیا میں جس مسئلے کا سب سے زیادہ چرچا ہے، وہ آرمی چیف کی تقرری ہے۔ یعنی آرمی چیف کی تقرری ایک ایسا مسئلہ بن

Read more

مسیحا خود نفسیاتی مریض ہے

پی ٹی آئی اور عمران خان کے پیروکاروں کو پختہ یقین ہے کہ پاکستان کے مسائل کے حل کے لئے جس آسمانی تحفے اور مسیحا کی اشد ضرورت تھی، عمران خان اس مسیحا کے مطلوبہ معیار پر پورا اترتا ہے۔ یہی وہ عظیم رہنما ہے جو وطن عزیز کو مشکلات کے گرداب سے نکال کر ترقی و خوشحالی، سلامتی، اور عظمت کی بلندی سے ہمکنار کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ یہی وہ واحد سیاستدان ہے جس کا دامن بددیانتی، چوری

Read more

مقبولیت کا زعم: مستند ہے میرا فرمایا ہوا

سارے عالم پر ہوں میں چھایا ہوا مستند ہے میرا فرمایا ہوا شعر تو میر تقی میر کا ہے مگر اس کی ان دنوں عملی تصویر عمران خان ہیں۔ جو آگ اگلتے اور کہتے ہیں کہ میں بہت خطرناک ہوں۔ ان کی تقاریر اور خطابات گفتنی اور ناگفتنی سے بھرپور ہیں۔ خان بولتے ہیں اور بولتے ہی چلے جاتے ہیں۔ کبھی وہ کہتے ہیں کہ میرے خلاف سازش ہوئی۔ میرا پیوٹن سے ملنا انہیں اچھا نہیں لگا اس لیے مجھ

Read more

چیئرمین بلاول بھٹو کی وزارت اور ان کی مصروفیت!

پاکستان اور پاکستان سے باہر رہنے والے لوگوں نے دیکھا کس طرح بلاول بھٹو زرداری نے کم عمری میں عمران خان کی حکومت کو ٹف ٹائم دے کر اس کو آئینی طریقے سے گھر بھیجا اور اس کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کے لئے اہم کردار ادا کیا۔ حکومت کی تشکیل کے وقت بلاول بھٹو زرداری پر ایک اہم ذمہ داری یہ بھی تھی کہ وہ حکومت میں اپنی ذمہ داری کس وزارت میں رہتے ہوئے ادا کریں گے

Read more

بائیں بازو والے

اب اس کی بھلا کیا وضاحت کرنی کہ بائیں بازو والے کن کو کہا جاتا تھا اور غلطی سے اب تک کہا جا رہا ہے۔ لوگ تو بس یہی سمجھتے تھے کہ جو ملک میں انقلاب لانا چاہتا ہے ( جو خونی ہی ہو سکتا تھا) جو خدا کو نہیں مانتا، جو سب عورتوں اور آدمیوں کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنا چاہتا ہے اور جو جماعت اسلامی اور امریکہ کا کٹر مخالف ہے اسے بائیں بازو کے ماننے والا

Read more

توہین عدالت نہیں پس آئینہ کھچڑی

دس اپریل کو جب بیرونی مداخلت سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا تختہ الٹا دیا۔ تو سیاسی مبصرین یہ سمجھ رہے تھے کہ اب سیاسی حالات معمول پر آئیں گے۔ مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ لیکن یہ تاثر 100 فیصد غلط نکلا۔ گزشتہ پانچ مہینوں سے ملک میں سیاسی افراتفری پھیلی ہوئی ہے۔ ان پانچ مہینوں میں ملک خدا داد پاکستان کے اندر جو کچھ ہوا۔ وہ قطعاً جمہوری اور قانونی نہیں۔ اظہار رائے آزادی پر غیر

Read more

خان عبد الو لی خان: زندگی اور جدوجہد

خان عبد الو لی خان کی زندگی اور جدوجہد کسی شخص کی انفرادی زندگی اور جدوجہد نہیں بلکہ ان کے سات دہائیوں پر محیط مبارزے میں پوری پختون قوم کی زندگی جھلکتی ہے، اور ان کا مبارزہ اگر ایک طرف ہمارے ماضی کی محرومیوں کے خلاف خدائی خدمت گار تحریک، آل انڈیا کانگریس، نیشنل عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی جدوجہد کی ایک تاریخ ہے تو دوسری جانب یہ پختون قوم کے لئے مستقبل کا لائحہ عمل بھی ہے۔

Read more

محمد اختر مسلمؔ۔ ابو جی کی یاد میں

وہ ہستی جس نے زمانے کے سرد و گرم سے ہمیں محفوظ رکھا جس کے وجود میں رحمت خداوندی ہم پر سایہ فگن رہی، اسے دنیا سے رخصت ہوئے آٹھ سال بیت گئے۔ ابو جی 17 ستمبر 2014ء کو وفات پا گئے تھے۔ انا اللہ وانا الیہ راجعون۔ تقریباً عشاء کے وقت وہ اپنے پروردگار کے حضور حاضری کے لیے روانہ ہوئے اور اس جہاں کو قیامت تک کے لیے خیرباد کہا۔ ان کا انتقال راولپنڈی میں میرے پاس ہوا۔

Read more

دانش گاہ کا قبرستان: لالو کھیت کا میدان

دسمبر 1966 ء کی بات ہے میں اسکول میں چھٹی جماعت کا طالبعلم تھا۔ 6 دسمبر کو مختلف جماعتوں کے 50 کے لگ بھگ بچے اسکول کی اجلی اور بے داغ یونیفارم زیب تن کیے پی ٹی گراؤنڈ میں کھڑے تھے تمام بچوں کے ہاتھوں میں چھوٹے چھوٹے پاکستانی پرچم بھی تھے میں بھی ان بچوں میں شامل تھا۔ ہمارا اسکول ناظم آباد میں واقع تھا، ہمیں بتایا گیا تھا کہ آج پاکستان کے صدر ایوب خان لیاقت آباد کے

Read more

الطاف بھائی، حق چار یار اور واقعی زندہ بھٹو ذوالفقار جونئیر

ٹرین حیدر آباد کی حدود میں داخل ہوئی تو اچانک ہر دیوار پر ”الطاف بھائی کو رہا کرو“ کا نعرہ لکھا دکھائی دیا۔ کراچی کی حدود میں پھر یہی نظارہ تھا اور کراچی شہر میں حسب معمول تین چار روزہ کاروباری قیام کے دوران ہر گلی محلہ میں یہی وال چاکنگ دیکھتے ذہن نے یاد دلایا کہ کسی یونیورسٹی میں طلباء گروہوں میں فائرنگ کے دوران قتل کے الزام میں جوشیلے طالبعلم راہ نما الطاف حسین جیل میں تھے۔ واپس

Read more

خطرناک (1974) کے مکالمے …

View post 1974ء کا برس ہماری قومی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوا۔ اس سال 22 سے 24 فروری تک لاہور میں اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد ہوئی۔ لاہور کی بادشاہی مسجد میں اسلامی سربراہان نے نمازِ جمعہ ادا کی۔ اسلامیانِ پاکستان نے مسلم امہ کی قیادت کے لئے دیدہ و دل فرش راہ کر دیے۔ کانفرنس کے آغاز سے قبل وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے بنگلہ دیش کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ گویا پاکستان رسمی طور

Read more

چیف جسٹس اطہر من اللہ، عمران خان کے خلاف کیس سے علیحدہ ہوجائیں!

اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ایک خاتون جج کی توہین کرنے کے الزام میں نیا جواب جمع کروانے کے لئے 7 روز کی مہلت دی ہے۔ عدالت کے پانچ رکنی بنچ کی سربراہی کرتے ہوئے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عمران خان کے جواب کو نامکمل اور افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ انہیں یہ جواب پڑھ کر دکھ ہوا ہے۔ اس دوران تحریک انصاف کے لیڈر فواد چوہدری نے کہا ہے

Read more

محب وطن کون؟

لفظ کے بطن میں معنی رکھا ہوتا ہے، لفظ پرانا ہوتا ہے تو معنی بھی زنگ آلود ہو جاتا ہے، اور سامع یا قاری کے لئے کسی حسی تحرک کا باعث نہیں بن پاتا، ایسے لفظ کو زندہ رکھنے کا فرض شاعر و ادیب کو نبھانا ہوتا ہے، جو بحرِ لفظ میں غواصی کرتا ہے اور تہہ سے معنی کے نئے موتی ڈھونڈ کر لاتا ہے، تازہ معنی لفظ کو حیاتِ نو بخشتے ہیں، یوں لفظ ہرے بھرے رہتے ہیں۔

Read more

جیل، ہتھکڑی اور تھانہ کچہری کی سیاست

جس طرح سیاست اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ اسی طرح شاید ہی تیسری دنیا میں کوئی سیاست دان ہو جس نے جیل یاترا نہ کی ہو سیاست میں ”تھانہ کچہری“ لازم ملزوم ہوتا ہے۔ تیسری دنیا میں تو پابند سلاسل ہونا سیاست دانوں کے لئے ”طرہ امتیاز“ ہوتا ہے۔ ہے۔ انگریز کی غلامی نجات حاصل کرنے کے لئے ہمارے اکابرین نے نہ صرف برصغیر پاک و ہند کی جیلیں آباد کیں بلکہ جرات و بہادری کی داستانیں

Read more

ادب، سماج، ثقافت، انقلاب اور دانشور: ”تھنکرز، ڈریمرز، اینڈ ڈوارز“ پہ ایک نظر

ڈاکٹر عارف آزاد کی حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب اپنے اندر فکر، نظریات، مزاحمت اور معاصر رجحانات کا ایک جہاں سموئے ہوئے ہیں۔ اتنے وسیع اور متنوع موضوعات کو ایک کتاب میں یوں پرونا کہ ہر موتی اپنی انفرادی شناخت برقرار رکھتے ہوئے اس بڑی تصویر کا حصہ نظر آئے ڈاکٹر صاحب کا ہی خاصہ ہے۔ جیسے فرانسس بیکن کے مضامین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ’ڈسپرسڈ میڈیٹیشنز‘ ہیں ڈاکٹر صاحب نے بھی ’ہائی کلچر‘

Read more

کتاب ریویو ”روزن زندان“ مصنف ڈاکٹر سلیم کرد

بلوچستان کا سیاسی کارکن نظریاتی وابستگی، ایثار اور بلند کردار کی وجہ سے اس خطے میں سیاست کی آن سمجھا جاتا ہے وہ سماجی طور پر مسلمہ انسانی روایات کا آمین بھی تھا۔ اللہ بخش بزدار کا مذکورہ بالا بیان ڈاکٹر سلیم کرد اور اس کے دیگر سیاسی ساتھیوں پر بالکل صادق آتا ہے۔ ان کی تمام تر زندگی اس جدوجہد میں گزری ہے کہ وہ اپنے نئے نسل کو فتنہ انگیزیوں اور شر پسندوں سے بچنا چاہتے تھے مگر

Read more

ڈوبنے والوں کی ’حقیقی آزادی‘ اور عمران خان کی بے خبری

بالآخر عمران خان نے 27 اگست کو جہلم جلسے میں سیلاب کی خوفناک صورت حال پر لب کشائی کی زحمت فرمائی۔ انہوں نے فرمایا کہ غیر معمولی بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے باوجود وہ ’حقیقی آزادی‘ کے لئے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ اس سے ایک روز قبل وہ سرکاری جاہ و حشم کے مکمل تام جھام کے ساتھ ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک بھی تشریف لے گئے تھے جہاں انہوں نے عوامی تکالیف کے حقیقی احساس کا

Read more

مولا جٹ: سوا گیارہ لاکھ میں بننے والی فلم جس پر مارشل لا حکومت نے تین بار پابندی لگائی

نئی اور پرانی ’مولا جٹ‘ کے کردار اور کہانی تو مشترک ہیں لیکن دونوں فلموں کو اپنی نمائش کے موقع پر جس قسم کے سیاسی حالات کا سامنا رہا وہ بھی لگ بھگ گزشتہ نصف صدی سے بدلے نہیں۔

Read more

سب سے پہلے پاکستانی

ریاست کے کئی اجزاء ہوتے ہیں جن میں سے ایک ’’خطۂ زمین‘‘ بھی ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان نام کی ریاست میں روزِ اول سے ریاست کے اسی جُزو کو مرکزی حیثیت حاصل رہی ہے۔ریاست کے باقی اجزاء، یعنی ’’انسان‘‘ اور’’ آئین‘‘ کبھی ہماری اولین ترجیح نہ بن سکے،اسی لئے آپ نے اکثر سنا ہو گا ’’ملک کے چپے چپے کا دفاع کیا جائے گا‘‘، آ پ نے غالباً یہ نعرہ کبھی نہیں سنا ہو گا کہ ریاستِ پاکستان کے ایک

Read more

نوجوان نسل کا مردہ کیسے خراب ہوا؟

ملک کی ٹھیک دو تہائی آبادی یعنی 66 فیصد شہری اقوام متحدہ کی طے کردہ تعریف ( 15 سے 33 برس) کی روشنی میں نوجوان شمار ہوتی ہے۔ قریب پندرہ کروڑ کی اس نوجوان آبادی کے عقب میں 15 برس سے کم عمر بچوں کا ایک لشکر جرار بھی کمیں گاہوں سے روانہ ہو چکا ہے۔ اماں کیسی کہ موج خوں ابھی سر سے نہیں گزری۔ علم معاشرت کے ماہرین کہتے ہیں کہ کسی ملک میں نوجوان آبادی ایک اجتماعی

Read more

دس روز باسفورس کے کنارے

پروگرام کچھ یوں ترتیب دیا گیا تھا کہ ہمارے استنبول کے ہوائی اڈے پہ اترنے کے ساتھ شکاگو سے آنے والے جہاز سے چھوٹی بیٹی کا گھرانا اترا اور سامان لینے والے ہال پہنچتے ہی وینکؤور سے آنے والے بڑی بیٹی اور داماد کے پہنچنے کی اطلاع آ گئی اس طرح سترہ افراد پر مشتمل میرا گھرانا ائر پورٹ کے بیرونی لاؤنج میں پہلے سے انتظام کردہ بس میں سوار ہو رہا تھا۔ پہلا سبق جو ملا وہ جوانی سے

Read more

سیاسی کارکنوں کی آخری نشانی بھی رخصت ہوئی

جن رشتوں کے بغیر زندگی گزارنا ناممکن محسوس ہوتا تھا ان کی اموات کو بھی اللہ کی رضا تسلیم کرنے کا حوصلہ مجھے کئی دہائیوں تک میسر رہا ہے۔ عمر کے آخری حصے میں داخل ہوجانے کے بعد مگر ہمت اب جواب دے رہی ہے۔آنکھ اور کمر کی تکلیف نے گوشہ نشینی بھی معمول بنادی ہے۔ایسے عالم میں کسی دوست کی جہان فانی سے رخصت کی خبر سن کر بوکھلاجاتا ہوں۔ ہفتے کی صبح راولپنڈی کے ہر دلعزیز سیاسی کارکن

Read more

منظر نامے پر نگاہ رکھیے

عمران خان کا شکریہ، اُن کے چیف آف سٹاف، شہباز گل کا کیس ابھی تک شہ سرخیوں میں ہے۔ اس دوران پریشان کن سچائیوں اور سہولت کے لیے بولے گئے جھوٹوں کی پٹاری بھی کھل رہی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کو خوف ہے کہ شہباز گل کہیں فوج مخالف مہم میں اُن کے کردار کو بے نقاب نہ کردیں۔ فوج کے افسران اور جوان اس مہم کی وجہ سے مشتعل ہیں۔ حالیہ کریک ڈاؤن کی وجہ

Read more

عمران کے مخمصے

تیشے بغیر مر نہ سکا کوہ کن اسد سرگشتۂ خمار رسوم و قیود تھا مرزا غالب کے اس شعر میں ہمارے قومی ہیرو عمران خان کی سیاست کے مخمصے سمجھ آسکتے ہیں۔ ہائبرڈ (دوغلے) نظام کے سرکس کا طربیہ اب سانحہ بنتا دکھائی پڑرہا ہے۔ لاڈلا آنکھ کا تارا نہ رہا تو مشکلوں نے ایسا آن گھیرا ہے کہ ہر کل اُلٹی پڑتی نظر آرہی ہے۔ تیشہ اٹھانے کی سکت نہیں تھی تو پہاڑ سے ٹکر کیوں لی؟ جب شیخ

Read more

شہباز گل کو کس کے حکم پر ”جنسی تشدد“ کا نشانہ بنایا گیا ہے؟

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق ویر اعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کی ”آہ و زاری اور چیخ پکار“ سن کر سنگ دل شخص کی آنکھوں میں آنسو آجانا فطری امر ہے شہباز گل پر تشدد بارے میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا گیا ہے شہباز گل عدالت میں بار بار ”خدا کا واسطہ مجھے

Read more

معتبر قومی شناختی کارڈ کے باوجود طلبہ کے لئے غیر معتبر سرٹیفیکیٹ آف ڈومیسائل کی شرط کیوں؟

کراچی کے اعلیٰ اور پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں میں داخلوں کا اعلان ہو چکا ہے۔ جن میں طلبہ کے داخلوں کے لئے مطلوبہ تعلیمی قابلیت کے علاوہ سکونتی اسناد، سرٹیفیکٹ آف ڈومیسائل اور مستقل سکونتی سند (پی آر سی) جمع کرانے کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ چنانچہ چند روز قبل مجھے اپنے چھوٹے صاحبزادہ ہمایوں اسرار کے انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلہ کی غرض سے سرٹیفیکیٹ آف ڈومیسائل اور پی آر سی کے حصول کے لئے ڈپٹی کمشنر کراچی

Read more

شہباز گل صاحب کو مارا مگر شیری رحمان صاحبہ کا بل کہاں گیا؟

عمران خان صاحب نے ایک انٹرویو میں یہ دعویٰ کیا کہ حراست میں شہباز گل صاحب کو ننگا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تاکہ وہ ان کے خلاف گواہی دے دیں۔ اور انہوں نے کہا کہ تشدد کر کے شہباز گل صاحب سے پوچھا جا رہا ہے کہ جنرل فیض حمید کتنی مرتبہ عمران خان صاحب سے ملے تھے۔ پنجاب کے وزیر داخلہ محمد ہاشم ڈوگر صاحب نے اس خبر کی تردید کی کہ شہباز گل صاحب پر

Read more

کیا کپتان بند گلی میں چلے گئے؟

پاکستان مسلم لیگ اگر قیام پاکستان کے کچھ ہی عرصہ بعد انتشار اور اندرونی سازشوں کا شکار نہ ہوتی تو پاکستان میں خوشحالی، استحکام اور پائیدار جمہوریت اتنی اچھی طرح قائم ہو چکی ہوتی کہ ملک کبھی مارشل لا اور بیوروکریسی کی گرفت میں نہ آتا۔ نا اہل اور اپنی ذات کے مرکز کے گرد گھومنے والے سیاستدانوں نے پرفارم نہ کر کے سیاست بیوروکریسی کے حوالے کردی اور ان کے اشاروں پر نہ صرف ان کا دفاع کرتے رہے

Read more

کیا جنرل باجوہ 29 نومبر کو ریٹائر ہوں گے یا مئی 2023 میں؟

پاک فوج کے نئے سربراہ کی تقرری کے حوالے سے قیاس آرائیاں زور شور سے جاری ہیں اور ہر شخص اپنی صوابدید کے مطابق ان کے جانشین کا اندازہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ حکومت اس حوالے سے خاموش ہے اور آئی ایس پی آر نے چند ماہ پہلے صرف اتنا اعلان کیا تھا کہ جنرل باجوہ اپنے عہدے کی مدت پوری ہونے پر ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم اس کے باوجود یہ یقین سے کہنا مشکل

Read more

انتظامیہ اور وزارتِ خارجہ

پاکستان میں انتظامیہ کے زوال پر تحریروں کا سلسلہ، مرحوم ظفر الاحسن، آئی سی ایس کے حوالے سے شروع ہوا۔ قارئین کی دلچسپی دیکھ کر، اِسی موضوع پرایک اور کالم ’’انتظامیہ کا فولادی ڈھانچہ، نسلا ٹاور کیسے بنا‘‘ ،تحریر کیا۔ اِسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے، گزشتہ دنوں اُن آئی سی ایس افسران کا تذکرہ ہوا جو انتظامی عہدوں کو تیاگ کر عدلیہ کا حصہ بنے۔ قارئین کے رد عمل سے احساس ہوا کہ بیشتر کو علم نہیں تھا کہ

Read more

پاکستان کی حقیقی آزادی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما عمران خان کی دو عشروں سے زائد جدوجہد کے نتیجے میں انہیں 2018 ء کے انتخابات میں محدود کامیابی کے بعد چند چھوٹی سیاسی جماعتوں سے مل کر حکومت بنانے کا موقع ملا۔ حکومت ملتے ہی عمران خان کو معلوم ہوا کہ یہاں تو معیشت کا بیڑا ہی غرق ہوا پڑا ہے جسے سنبھالنے میں ذرا وقت لگا اور لڑکھڑاتی معیشت کو ابھی کھڑا ہی کرنے لگے تھے کہ سر منڈواتے ہی اولے پڑنے

Read more

بات کہاں تک جائے گی؟

طاقت کا اصل سر چشمہ عوام ہیں، کسی چوراہے میں کی گئی اس تقریر کو سُننے والا مجمع اس پر نعرے تو لگا سکتا ہے لیکن حقیقت میں عوام نہ تو طاقتور ہیں اور نہ ہی کبھی سمجھے گئے ہیں۔ پڑھیے عاصمہ شیرازی کا کالم۔

Read more

کیا درستی ممکن ہے؟

ھم تو کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سب سے اہم نوجوان رکن ”کامریڈ نذیر عباسی“ کی تشدد سے کی گئی ہلاکت کے ذمہ دار برگیڈیئر امتیاز بلے کو بھی غدار وطن نہیں کہتے بلکہ اسے جنرل ضیا اور فوجی اشرافیہ کی جابرانہ تشدد پسند پالیسی کا ہرکارہ سمجھتے ہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا ریاستی ظلم و تشدد اور بربریت عام سیاسی رکن پر درست عمل ہے کہ نہیں؟ آج اسی سوال کے تاریخی پس منظر کی گفتگو

Read more

عمران خان کا سیاسی گھیراؤ اور نو نشستوں پر پی ڈی ایم کی چال

الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس بارے فیصلہ سے جہاں سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے وہاں وسیع البنیاد حکومت کے پاس پی ٹی آئی کے خلاف مضبوط چارج شیٹ آ گئی ہے۔ وزرا، مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی، جمعیت علما اسلام سمیت اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کے سرکردہ رہنما سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے جاری کردہ صادق و امین سرٹیفکیٹ کے حامل کپتان پر گولہ باری کر کے پی ٹی آئی کے لئے پسپائی

Read more

جب جنرل ضیا الحق نے ڈالروں سے بھرا ہوا سوٹ کیس جنرل اختر عبدالرحمن کے حوالے کیا

” جنرل ضیاء الحق نے میرے سیکرٹری احمد بادیب اور جنرل اختر عبدالرحمن کو یہ کہتے ہوئے جنرل اختر عبدالرحمن کے گھر بھیج دیا کہ وہاں جا کر سوٹ کیس میں لائے گئے ڈالروں کی صورت میں کیش کو گنیں۔ بھٹو کی پھانسی نے دنیا بھر میں جنرل ضیاء الحق کے خلاف جذبات کو بھڑکا دیا تھا۔ ضیاءالحق نے فوراً دیکھا کہ ایک کمیونسٹ سپر پاور کے خلاف افغانوں کی مزاحمت کی حمایت کر کے وہ اپنے عمل (پھانسی) سے

Read more

بدلی ہوئی دنیا میں زمانے کی ہوا ہے!

یہ ضرور ہے کہ پڑھے لکھے پاکستانی رنج و ملال کا شکار ہیں۔ رنج و ملال کے کچھ اسباب ظاہر ہیں تو کچھ ہماری نظروں سے اوجھل۔ کچھ میں سچ ہے تو کچھ ذہنوں کی اختراع۔ یہ البتہ ایک حقیقت ہے کہ درپیش بد گمانیوں کو کچھ عناصر، اپنی بقاء کی جو جنگ لڑ رہے ہیں، ہوا دینے میں جٹے ہیں۔ عالمی اسٹیبلشمنٹ جن کی پشت پر کھڑی ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی، واحد وفاقی اور متحیر کر دینے

Read more

ائر مارشل اصغر خان کا باغیانہ خط اور شہباز گل کا بیان

پاکستان قومی اتحاد نامی حزب اختلاف کا گٹھ جوڑ عام انتخابات 1977 میں دھاندلی، نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ اور نئے الیکشن کا مطالبہ لئے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف سراپا احتجاج تھا۔ سربراہ حکومت نے آئین کی شق 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کے لئے فوج کو طلب کر رکھا تھا۔ مختلف شہروں میں سپاہ اور عوام کا تصادم جاری تھا۔ دینی جذبہ سے سرشار کارکنان مسلسل کرفیو کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہو رہے تھے۔

Read more

پاکستان کے 75 سال

پاکستان کے قیام کو 75 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ 14 اگست 1947 کو عوامی فلاح و بہبود، عوامی حاکمیت کے خواب کے ساتھ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ایک آزاد و خود مختار ملک کا قیام عمل میں آیا۔ قائد اعظم پاکستان بننے کے 11 ماہ بعد وفات پا گئے۔ پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان 4 سال کے بعد راولپنڈی میں سازش کے طور پر قتل کر دیے گئے۔ اس کے بعد سرکاری، حکومتی سطح

Read more

غدار اور سرکار

ان دنوں سیاسی میدان میں کئی محاذوں پے گھمسان جاری ہے۔ ایک جانب اتحادی افواج ہیں اور دوسری جانب ہماری حقیقی سرکار کے فہم و فراست کی پیداوار جماعت۔ ہر صبح ایک نئے مژدے سے ہوتی ہے، ہر رات ایک نیا خطاب لاتی ہے۔ دونوں جانب سے الزامات کی گولہ باری اور توجیہات کی تابکاری معمول بن گیا ہے۔ جنتا جب جب مہنگائی کو رو لیتی ہے تو معصومیت سے منہ اٹھائے باری باری دونوں فریقین کے مسائل اور دلائل

Read more

شہید جمہوریت کے ہاتھوں جمہوریت کی شہادت

ذوالفقار علی بھٹو صاحب نے 20 دسمبر 1971 ء کو صدر پاکستان اور چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر کا حلف اٹھایا۔ بھٹو صاحب ملکی تاریخ کے پہلے سویلین چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر تھے اور اب تک کے واحد سویلین مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر ہی ہیں۔ اپنی پہلی تقریر میں بھٹو صاحب نے کہا ”ہمارے ملک کو خطرناک بحران کا سامنا ہے، میں ایسے وقت میں آیا ہوں جب تاریخ پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکی ہے، مجھے نیا اور ترقی

Read more

شہباز گل کی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کا ذمہ دار کون؟

پچھلے 50 سال سے زائد صحافت کی وادی میں سرگرداں ہوں میدان سیاست کا شہسوار تو نہیں لیکن سیاست دانوں کو بڑے قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ سید ابوالاعلیٰ مودودی، ذوالفقار علی بھٹو، شیخ مجیب الرحمن نوابزادہ نصر اللہ خان، مفتی محمود، سرحدی گاندھی باچا خان عبد الغفار خان، خان عبدالولی خان، قاضی حسین احمد، سید منور حسن، شاہ احمد نورانی پروفیسر غفور احمد، نواز شریف، بے نظیر بھٹو، میر ظفر اللہ خان جمالی، چوہدری ظہور الہی، چوہدری

Read more

گول میز کانفرنس تاریخی حقائق، سر ظفراللہ خان کے قلم سے

جناب عمران خان صاحب کے بزرگوں کی شرکت کے حوالے سے گول میز کانفرنس کا ذکر چھڑاہے۔ بحث جاری ہے۔ عمران خان صاحب کی باتوں میں تاریخی تضادات ہیں۔ ان تضادات سے پہلے آئیے ان تینوں گول میز کانفرنسز میں شریک شخصیت کی زبانی اس کانفرنس کا حال جانتے ہیں۔ مسلم لیگ کے صدر چوہدری سر محمد ظفراللہ خان ہندوستان، تقسیم ہندوستان اور بعد میں پاکستان کی سیاست میں بہت اہم مقام رکھتے ہیں۔ ان کی سوانح عمری تحدیث نعمت

Read more

فارن فنڈنگ کیس: ایک نیا میثاق جمہوریت؟

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ہمارے یہاں ایک نئے عہد کی ابتدا کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ گزشتہ چھ آٹھ برس کے دوران میں ہم بڑے پیمانے پر سیاسی تقسیم کا شکار ہوئے۔ یہ تقسیم فقط سیاست تک رہتی تو بھی غنیمت ہوتا۔ یہ تقسیم نفرت میں بدل گئی۔ نفرت کی اس آگ میں بہت کچھ جل کر راکھ ہو گیا۔ مثال کے طور پر رکھ رکھاؤ، روا داری اور برداشت۔ تازہ خبر یہی ہے کہ سعودی عرب میں مسجد

Read more

صدر عارف علوی کے شہدا کے جنازے میں عدم شرکت کی وجہ

جن دنوں بریگیڈیر تفضل صدیقی، بریگیڈیر صدیق سالک کے پاس آئی ایس پی آر کی کمان تھی، میرا آئی ایس پی آر میں آنا جانا تھا۔ یہ سلسلہ بریگیڈیر صولت رضا اور مرحوم کرنل اے کے چشتی تک ”بادشاہی“ میں بھی جاری رہا پھر بریگیڈیر عتیق کے دور میں بھی صحافتی ضروریات کی حد تک رابطہ قائم رہا اگرچہ میں کبھی ڈیفنس رپورٹر نہیں تھا لیکن میری دفاعی امور میں بے پناہ دلچسپی تھی جب مجھے ڈیفنس رپورٹر بنایا گیا

Read more

راجہ انور کے کالمز کا مجموعہ بازگشت

ترقی پسند ادیب و صحافی ہو، یا پھر انقلابی کارکن، معاشرے میں پائے جانے والے تشدد، دنگا فساد، آمرانہ سوچ، جبراً اطاعت، سیاسی قبضے، سماجی استحصال، انسانی برائیوں اور کمزوریوں کو دیکھے گا، تو خاموش نہیں رہ پائے گا۔ اس کے خون میں حرارت بھی پیدا ہو گی اور جذبات بھی بھڑکیں گے، اگر لکھاری ہوا تو اس کے قلم میں جنبش بھی آئے گی۔ راجہ محمد انور بھی ہماری دھرتی کے ایک ایسے ہی منفرد سپوت ہیں، جو ایک

Read more

معیشت پہ لمپی سکن وائرس کے تباہ کن اثرات اور ہومیو پیتھک علاج

چندی پو ر گاؤں ماضی میں ایک بڑا گاؤں ہوتا تھا جہاں کسانوں کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی کے ماہرین بھی رہتے تھے جو کسانوں اور دیہاتیوں کو اپنی خدمات گندم کے سالانہ معاوضہ پر فراہم کرتے تھے۔ درکھان یعنی کارپینٹر تھے جو لوگوں کو بیٹیوں کے جہیز کا سارا فرنیچر بنا دیتے۔ لوہار جو کسانوں کو درانتیاں، کلہاڑیاں اور چھریاں بنا دیتے۔ نائی یعنی ہیئر ڈریسر گاؤں کے رہائشیوں کی شیو اور سر کے بالوں کی کٹنگ

Read more

سیلاب کو سیاسی ہوتے دیر نہیں لگتی

رفتہ رفتہ تباہ کاری کی کتاب ورق در ورق کھلتی جا رہی ہے۔ آخری پنے تک پہنچتے پہنچتے جانے املاکی و جانی و مواصلاتی تباہی کی کیا تصویر بنے۔ آثار یہی بتا رہے ہیں کہ دو ہزار دس کے بعد آنے والا یہ سب سے ظالم مون سون ہے۔ تب خیبر پختون خوا، پنجاب اور سندھ بری طرح زد میں آئے تھے۔ اب پہلے سے ادھ موئے بلوچستان پر موسمیاتی کوڑے برس رہے ہیں۔ اگر قدرتی آفات سے نپٹنے کے

Read more

پی ٹی آئی پر غیر ملکی فنڈنگ کا الزام ثابت، شوکاز نوٹس جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف پر غیر ملکی فنڈز لینے کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔ ممنوعہ فنڈنگ کا یہ کیس سنہ 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ فیصلہ 21 جون کو محفوظ کیا گیا تھا، جسے آج سنایا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے پی ٹی آئی کو اظہارِ وجوہ کا

Read more

تحریک انصاف کے خلاف مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج: اس مقدمے میں اب تک کیا ہوا؟

لگ بھگ ساڑھے سات برس قبل دائر کی جانے والی اپنی ایک درخواست میں تحریک انصاف کے بانی اراکین میں سے ایک اکبر ایس بابڑ نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ممنوعہ ذرائع سے پارٹی فنڈز حاصل کیے۔ ساڑھے سات برس جاری رہنے والے کیس میں کیا کیا اتار چڑھاؤ آئے، پڑھیے اس رپورٹ میں۔

Read more

بلاول بھٹو کے نام!

پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی کارگردگی اگر اگر جائزہ لیا جائے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جو ملکی مفاد میں کام کیے ان کی ایک لمبی لسٹ ہے۔ اپنے ہمسایہ ممالک سے تعلقات ہوں یا اداروں کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کے اقدامات ان سب کا سہرا پاکستان پیپلز پارٹی کے سر جاتا ہے۔ اسی طرح پاکستان میں موجود ایک گروہ جس کو زبردستی پاکستان پر مسلط کر دیا گیا اس گروہ

Read more

جینز میں پائے جانے والے کرپشن کے رجحان کا خاتمہ کیسے ہو؟

جولائی 2022 میں مسلسل برسنے والی طوفانی بارشوں نے سندھ، بلوچستان اور سرائیکی وسیب میں جو خوفناک مناظر قائم کیے، انھیں دیکھ کر درد کی ٹیسیں روح کی گہرائیوں تک محسوس ہوئیں۔ سوشل میڈیا پہ لوگوں نے غصے میں تبصرے کیے کہ امدادی کارروائیاں کرنے والے متعلقہ محکمے یا ادارے کہاں ہیں؟ دل جلوں نے کمنٹس بکس میں لکھا، باہر سے ڈالرز آئیں گے تو وہ بھی جاگ جائیں گے۔ لوگوں نے کچھ اداروں پہ بھی سوال اٹھا دیے کہ

Read more

( 2 ) سید فخرالدین بلے اور شہزاد احمد کی داستان رفاقت

(شہزاد احمد کے 10 ویں یوم وفات کے موقع پر خصوصی تحریر) مجھے اچھی طرح سے یاد ہے کہ جب والد گرامی قبلہ سید فخرالدین بلے شاہ صاحب اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی خواہش کے احترام میں ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد آ گئے تھے اور ان کی پوسٹنگ وزارت مذہبی امور میں تھی، بیک وقت تین جرائد۔ ماہنامہ ہم وطن اسلام آباد۔ ماہنامہ اوقاف اسلام آباد۔ ماہنامہ یاران وطن اسلام آباد کے بانی مدیر اعلی کی حیثیت

Read more

مسلم لیگ اور حافظ کا حلوہ

وہی ہوا جو ضرور ہوتا ہے۔ مسلم لیگ ق کے پرویز الہی گروپ نے مسلم لیگ ق کے چوہدری شجاعت گروپ کو جماعت سے باہر کر دیا۔ اب اس فیصلے کی جو بھی قانونی و اخلاقی حیثیت ہو وہ تو خیر پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے مگر ہمیں تو اب اس خبر کا انتظار ہے کہ کب گجرات کے ظہور پیلس سے یہ اعلان جاری ہوتا ہے کہ پرویزیوں کا ق سے کوئی لینا دینا نہیں۔ چوہدری شجاعت ہی پارٹی

Read more

چوہدری خاندان میں پھوٹ اور چوہدری ظہور الہی شہید کی مضطرب روح

28 جولائی 2022 ء کو میرا دل بہت اداس تھا۔ میں نے بارہا چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی کو سالہاسال ایک ہی جگہ پر اکٹھے دیکھا تھا۔ میں نے دونوں کے درمیان کبھی کوئی فرق محسوس نہیں کیا اور انہوں نے بھی میرے ساتھ یکساں سلوک روا رکھا کبھی غیریت کا احساس نہیں ہونے دیا اس لئے میں بھی کچھ دیگر دوستوں کی طرح ان کی فیملی کا حصہ تصور کیا جاتا تھا۔ چوہدری برادران بالخصوص چوہدری شجاعت

Read more

نظام عدل اور دہرا معیار

۔ یہ اگست 1954 کا مہینہ تھا جب پاکستان کی ایک معتبر بندہ برقع پہن کر سندھ ہائیکورٹ پہنچا اور اس نے مرکزی حکومت کے خلاف کیس کر دیا۔ یہ بندہ مولوی تمیز الدین تھا جو قائد اعظم کے بعد پاکستان کی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوئے تھے۔ ہوا کچھ یوں تھا کہ سات برس گزر جانے کے بعد بھی اسمبلی دستور بنانے سے قاصر رہی تھی۔ آخر کار 24 اکتوبر 1954 کو درد دل رکھنے والے عظیم

Read more

شہاب نامہ، شہاب بیتی سے لوح ایام تک ( 2 )

شہاب الدین رحمت اللہ کی کتاب شہاب بیتی پڑھنے سے جہان حیرت کے نئے نئے در وا ہوتے جا رہے ہیں۔ اس کتاب کو پڑھنے سے ایک تو ہمارے ہیروز کی حقیقت سامنے آتی جا رہی ہے۔ کل تلک جو پلکوں پر بیٹھنے کے حق دار تھے آج وہ تشکیک کے کٹہرے میں کھڑے ہیں۔ دوسرا اس کتاب سے موجودہ حالات اور عوام کی ذہنی جہات و نفسیات کی سمجھ بھی آتی جا رہی ہے کہ ہم اس وقت اس

Read more

پارلیمنٹ کی کمزوری اور سپریم کورٹ کا فیصلہ

ایک صحت مند جمہوری ریاست چار بنیادی ستونوں یعنی مقننہ۔ انتظامیہ۔ عدلیہ اور ذرائع ابلاغ پر قائم ہوتی ہے۔ گویا یہ چار ستون ایک جمہوری ریاست کی بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اگر ان چار ستونوں میں سے ایک ستون بھی مضمحل ہو جائے تو ریاست کا مجموعی نظم تتر بتر ہو جاتا ہے۔ جمہوریت کے حقیقی معنی، عوام کو عوام کے ذریعے عوام پر حکمرانی اور قانون سازی کا مکمل اور غیر مشروط حق دیا جائے، اس لئے مقننہ

Read more

ایک تھا آئین

وہ لاوا جو بہت دنوں سے اندر ہی اندر پک رہا تھا، اُبل پڑا۔یہ 12 جنوری 2018 کا واقعہ ہے، سپریم کورٹ آف انڈیا کے چار سینئیر ججزنے ایک پریس کانفرنس کی جس میں چیف جسٹس آف سپریم کورٹ پر شدید تنقید کی گئی، مرکزی نقطہ ایک ہی تھا’ جونئیر ججوں پر مشتمل، مرضی کے بینچ بنائے جاتے ہیں جو سیاسی نوعیت کے تمام اہم کیسز سنتے ہیں‘ ۔ چیف جسٹس کے بعد بھارتی سپریم کورٹ کے سینئیر ترین جج

Read more

قاضی شریح سے آج تک کوفہ کا انصاف

رہتے تھے دشت عشق میں کوفہ مزاج لوگ اور دشت کا بھی کرب و بلا سا مزاج تھا اکثر سوچتی ہوں کہ ایسا بھی کیا مشکل تھا، اگر سارے کوفی مل کے نبی زادے کی حمایت میں گھروں سے نکل آتے مرد و زن۔ کمسن و شیرخوار۔ جوان و بزرگوار۔ غریب و مال دار یکجا ہو کے ڈٹ جاتے کہ پہلے ہم پھر امام! زیادہ سے زیادہ حاکم قتل عام کا ہی حکم دیتا۔ جان دیتے اور تاریخ میں امر

Read more

عدالتی فیصلہ پارلیمانی اختیار پر حملہ ہے

سپریم کورٹ نے حسب توقع حمزہ شہباز کا انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ پنجاب کے منتخب وزیر اعلیٰ ہیں۔ اس فیصلہ پر ملک میں سیاسی تقسیم کے تناظر میں ہی رائے زنی کی جائے گی۔ تاہم سیاسی ہمدردیوں اور نفع و نقصان سے قطع نظر اس فیصلہ نے ملک میں منتخب اسمبلیوں کے اختیار اور ان کے کسٹوڈین اسپیکر و ڈپٹی اسپیکرز کے اختیارات و استحقاق کو مسترد کرنے کی افسوسناک روایت قائم کی

Read more

پاکستانی پاسپورٹ ٹکے سیر کیسے ہوا؟

جدید پاسپورٹ کی عمر محض سو برس ہے۔جب پہلی عالمی جنگ کے نتیجے میں جنگ سے متاثر لاکھوں لوگوں کی نقلِ مکانی اور آبادکاری کا مسئلہ درپیش ہوا تو لیگ آف نیشنز کے انیس سو بیس کے ایک خصوصی اجلاس میں رکن ممالک نے اس مسئلے سے بخوبی نپٹنے کے لیے راہداری کے اجازت نامے سے متعلق طرح طرح کی تجاویز پیش کیں۔ طے پایا کہ ایک ایسی دستاویز ریاستی سطح پر متعارف کروائی جائے جسے لیگ کے تمام رکن

Read more

میں ہوں جہاں گرد

”میں ہوں جہاں گرد“ سیاحت کی اس وقت کی داستان ہے جب ایران میں خمینی انقلاب جوبن پر تھا، ترکی میں کنعان ایورن کا مارشل لاء عروج پر تھا اور بلغاریہ میں کمیونزم جوان ہو چکا تھا۔ تین دہائیاں بیت جانے کے بعد ، اپنے مشاہدات اور واقعات کی روداد کو اپنی ڈائری پر لکھے چند ایک نوٹس اور یادداشتوں سے کرید کرید کر رقم کرنا مصنف کے لیے خاصا دشوار کام تھا۔ یہ مصنف کی کورونا کے دوران دو

Read more

آغا سراج درانی کو ”سندھی سرٹیفکیٹ“ کی ضرورت نہیں

ہم اپنے بچپن سے سنتے اور پڑھتے آرہے ہیں کہ سندھ امن کی دھرتی ہے، سندھ کی سرزمین پیار اور محبت کا محور ہے، سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے، سندھ دھرتی ہر کسی کو اپنی آغوش میں باآسانی سے سما دیتی ہے، کافی حد تک یہ باتیں درست بھی ہیں لیکن شاید جیسے جیسے دنیا ترقی کرتی جا رہی ہے لوگوں میں عدم برداشت کا عنصر بھی بڑھتا جا رہا ہے، لوگ صرف باتوں کی حد تک ہی ایک دوسرے

Read more

اب کے تشریحِ وفا کا نہیں امکاں جاناں

پرانے وقتوں میں جب ملکوں میں کوئی آئین نہیں ہوتا تھا تو بادشاہ کے اچانک مرجانے اور کسی والی وارث نہ ہونے کی صورت میں بحران سے بچنے کی خاطر بہت آسان طریقے اختیار کیے جاتے تھے۔ مثلاً امرا و وزرا ساری رات شہر کے داخلی دروازے پر انتظار کرتے تھے اور جو بھی شخص علی الصبح سب سے پہلے شہر میں داخل ہوتا تھا، اسی کے گلے میں مالائیں ڈال کر بادشاہ منتخب کر لیا جاتا تھا۔ پھر آہستہ

Read more

تخت ”لہور“ پر قبضے کی جنگ

بظاہر پی ٹی آئی نے 17 جولائی 2022 ء کو پنجاب میں انتخابی معرکہ سر کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ”ڈی سیٹ“ ہونے والے ارکان کی 20 نشستوں میں سے 15 واپس لے لیں پی ٹی آئی اپنی 5 نشستوں سے ہاتھ دھو بیٹھی چونکہ پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن) کے مقابلے میں 11 زائد نشتیں حاصل کی ہیں۔ اس لئے اس کامیابی پر پی ٹی آئی ”جشن“ منا رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت

Read more

حکومتی اتحاد کا فل بینچ کا مطالبہ: کیا عدلیہ کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) اور حکومتی اتحاد کا بیانیہ تبدیل ہو رہا ہے؟

مسلم لیگ (ن) اور حکومتی اتحاد میں شامل رہنماؤں کے حالیہ بیانات کے بعد اکثر افراد یہ سوال کر رہے ہیں کہ کیا اب عدلیہ کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کا بیانیہ تبدیل ہو رہا ہے؟

Read more

گجرات کے چودھری اور ق لیگ کا مستقبل: رشتہ داری کی بنیاد پر قائم پارٹی میں پڑنے والی دراڑ کبھی پُر ہو سکے گی؟

دونوں بھائیوں کے مابین تعلقات میں تقسیم کا نیا موڑ اُس وقت آیا، جب پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ کا چناؤ قریب آیا اور آصف علی زرداری کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقاتوں نے اپنا رنگ دکھایا۔

Read more

پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی اور بھٹو خاندان

پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے صدر، وزیراعظم، وزیردفاع اور وزیرداخلہ بھی رہے اور وزیر اعظم بھی اور اس سے قبل وزیر خارجہ اور سینیٹر بھی۔ کئی اور وزارتوں کے قلم دان بھی ان کے پاس رہے۔ وہ سن 1967 میں وجود میں آنے والی پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی تھے۔ انہوں نے 1970 ء کے انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کی اور ملکی سیاست کو ایک نیا رخ دیا۔ ، جس کی وجہ سے عام آدمی

Read more

پانچ جولائی 1977 کا سانحہ

4 اور 5 جولائی 1977 کی درمیانی رات جمہوریت کے نوزائیدہ پودے کو پاؤں تلے روند کر وطن عزیز کو پستی کے سفر پر روانہ کر دیا گیا۔ بھٹو حکومت اور قومی اتحاد کے درمیان معاہدے کی تکمیل کے بعد پارلیمان کا انتخاب جمہوریت کی طرف ایک خوشگوار سفر کا باعث بن سکتا تھا۔ مگر آمریت پسندوں نے جمہوری حکومت کو رات کے اندھیرے میں شب خون مار کر ختم کر دیا۔ اس طرح کے غیر آئینی اور غیر قانونی

Read more

نیا عالمی نظام اور اسلامی سوشلزم

پاکستان کا معاشی اور سیاسی بحران ایک مقامی مسئلہ ہے، لیکن یہ مسئلہ عالمی معاشی و سیاسی نظام کے ساتھ بہت مضبوطی سے جڑا ہوا ہے۔ اس مسئلے کو عالمی سرمایہ داری نظام کے بحران اور مسائل سے الگ کر کہ نہیں دیکھا جا سکتا۔ اس وقت نیو ورلڈ آرڈر یا نئے عالمی نظام کے تحت دنیا کے مختلف ممالک کی اکثریت نیو لبرل ازم کے معاشی و جمہوری تصورات کے تابع ہے۔ نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ

Read more

عاطف میاں کی معیشت میں ’بارودی سرنگیں‘ بچھانے پر سیاستدانوں پر تنقید، ’اپنی معیشت کو ٹھیک کریں کیونکہ یہ لوگوں کی زندگیوں کا سوال ہے‘

ماہر معیشت عاطف میاں نے ٹوئٹر پر پاکستان کے حالیہ معاشی بحران پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے معیشت کو سیاسی مقاصد کے لیے قربان کیے جانے کی بات کی اور پاکستانی معیشت اور سیاست کے نئے رخ کے تعین کے لیے کچھ تجاویز بھی پیش کیں۔

Read more

چانکیہ کا ”آخری آپشن“ اور ایک یہ آپشن

ریاستی سطح پر جب معاملات ”آخری آپشن“ تک پہنچ جائیں تو یہ اس امر کی غمازی ہیں کہ ریاست تیزی سے ناکامی کی طرف بڑھ رہی ہے یا پھر ناکامی سے دوچار ہو چکی ہے۔ پاکستانی سیاست میں ”آخری آپشن“ کے حوالے سے کچھ بیان کیا جائے اس سے پہلے قدیم تاریخ کے اوراق الٹ پلٹ کرتے ہیں۔ بر صغیر پاک و ہند یعنی متحدہ ہندوستان کے قبل مسیح کے ممتاز فلسفی، ماہر سیاسیات و معاشیات سمیت درجنوں علوم کے

Read more

سیاسی خودکشی کے باوجود”قدر نہ جانی بے قدرا“

میرے وہ صحافی دوست درست ثابت ہوئے جو مصدقہ ذرائع اور متحرک روابط کی بنیاد پر مجھے سمجھاتے رہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات کے نتائج کی وجہ سے شہباز شریف وزارت عظمیٰ سے ازخود مستعفی نہیں ہوں گے۔پی ڈی ایم نامی اتحاد میں شامل جماعتوں کا منگل کے روز ایک اہم اجلاس ہوا۔ اس کے اختتام پر ”ڈٹے“ رہنے کا فیصلہ واضح انداز میں نظر آرہا ہے۔جو فیصلہ ہوا ہے ذاتی طورپر میں اس کے حق میں نہیں۔حکومت میں

Read more

پاکستان کا تابناک معاشی مستقبل: چند تجاویز

(سینیٹ کے بجٹ سیشن میں سینیٹر تاج حیدر کی تقریر کا مکمل متن) سینیٹ کے حالیہ بجٹ سیشن کے آخری دن 23 جون 2022 کو مجھے موجودہ بجٹ پر لب کشائی کا موقع ملا۔ قواعد کے مطابق جب میرے حصے کے بیس منٹ مکمل ہو گئے اور محترم چیئرمین نے وقت کے خاتمے کی جانب میری توجہ دلائی تو میں اپنی نشست پر بیٹھ گیا۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اس بیس منٹ میں دونوں جانب کے محترم

Read more

ضمنی انتخابات اور عوامی اسٹیبلشمنٹ

ریاستی انتظام و انصرام کیسے چلتا ہے؟ اس کی مثال ایک جوائنٹ فیملی سسٹم کی سی ہے۔ جس میں موجود تمام لوگ حقوق و فرائض کا ایک توازن اپنے اپنے کاندھوں پر اٹھا کر گھر کو چلاتے ہیں۔ آمدن اور اخراجات میں ہر کسی کی ایک مساوی شراکت داری ہوتی ہے۔ اب اگر گھر کے تمام افراد کو آپ ریاستی باشندوں یا رعایا سے تشبیہ دیں اور گھر کو ایک ملک یا ریاست سے تو ہم باآسانی یہ سمجھ سکتے

Read more

نیا معاشی نظام اور اسلامی سوشلزم

پاکستان میں مغربی سرمایہ داری نظام کے متبادل معاشی نظام کی بحث بہت پرانی ہے۔ اور یہ بات صرف بحث کی حد تک ہی محدود نہیں ہے، بلکہ تاریخ کے مختلف ادوار میں یہاں متبادل معاشی نظام کے نفاذ کی عملی کوشش بھی ہوتی رہی۔ اس باب میں نظام اسلام کے ناز سے لے کر اسلامی سوشلزم تک مختلف تصورات زیر بحث آتے رہے۔ پاکستان میں اسلامی سوشلزم کے تصورات کا جائزہ لینے سے پہلے اس کے تاریخی پس منظر

Read more

سندھی زبان کی اہمیت کا امریکی اعتراف

پاکستان شاید کئی معاملات میں بھارت کا مقلد ہے۔ مثال کے طور پر بھارت نابھکیہ وسپھوٹ (ایٹمی دھماکہ) کرتا ہے تو پاکستان بھی جواباً جوہری دھماکہ کر ڈالتا ہے۔ اور ہماری سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ دھماکہ گھاس کھانے کے نتیجے میں کیا گیا یا اس دھماکے کے نتیجے میں گھاس کھانی پڑ سکتی ہے؟ تاہم جب بات زبان و ثقافت کی آتی ہے تو بھارت کی بھاشائیں تو اوج پر دکھتی ہیں لیکن جہاں تک پاکستانی زبانوں کی

Read more

ضمنی انتخابات: آفتِ فالِ نظر نہ پوچھ….

استاد نے شاعر اور شعر کی پہچان یہ بھی بتائی تھی کہ ہاتھ پتھر تلے آ جائے یا سرخوشی کا عالم ہو تو شاعر ققنس کی مانند زندہ ہو جاتا ہے اور اس کا شعر برسات کی پروائی کی طرح دلوں پر رم کرتا ہے۔ اب دیکھیے، غالب کے غیر متداول کلام کا یہ ٹکڑا کس قیامت کی گھڑی میں یاد آیا۔ آج جولائی 2022 کی سترہ تاریخ ہے۔ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں بیس نشستوں پر ضمنی

Read more

کیا عمران خان عوامی مزاحمت کی علامت بن چکے ہیں؟

اتوار کو پنجاب اسمبلی کے بیس حلقوں میں ضمنی انتخاب صرف یہی طے نہیں کریں گے کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے کا اگلا وزیر اعلیٰ کون ہو گا بلکہ اس سے قومی سیاست میں عسکری اداروں کی مداخلت کے اصول پر بھی صورت حال واضح ہو سکے گی۔ موجودہ حالات میں عمران خان کو ان کے حامی جمہوری جد و جہد میں اہم مزاحمتی علامت کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ

Read more

اگر پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ پنجاب نہ بن سکے تو؟

اگر میں یہ سوچوں کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب میں اکثریت حاصل کر کے پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ بنوانے میں کامیاب ہو جائے گی تو میری طبیعت درست نہیں ہوگی بلکہ مجھے کوئی وہم ہو گا اور وہم کا علاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا۔ لیکن پھر بھی وزیر اعلیٰ کا منصب اگر مسلم لیگ (ق) کے پرویز الہٰی کے پاس چلا جائے تو سب سے پہلے چوہدری شجاعت حسین کو صدارت سے الگ

Read more

دھن، دھونس اور دھاندلی؛ڈنڈا یا ایجنڈا؟

پاکستان میں انتخابات کی کامیابی خوشحالی، انصاف اور خودمختاری کے ایجنڈے پر نہیں بلکہ دھن، دھونس اور دھاندلی کے ڈنڈے کے ذریعے ہی میسر آتی ہے، اس کی ایک سیاہ تاریخ ہے اور تاریخ کے اس حمام میں الیکشن کمیشن، سیاسی جماعتیں، اسٹیبلشمنٹ اور تمام معاون ادارے ننگے ہیں۔ پاکستان میں ہر انتخابات کے بعد دھاندلی کا شور شرابا شروع ہوتا ہے، جیتنے والی پارٹی انتخابات کو صاف اور شفاف قرار دیتی ہے اور ہارنے والی جماعت دھاندلی کا واویلا

Read more

ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ: اضافی نوٹ کی بنیاد پر کیا ذمہ داران کے خلاف آرٹیکل چھ کی کارروائی ممکن ہے؟

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تحریک انصاف کے ذمہ داران کے خلاف آرٹیکل چھ کی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ کسی جج کے اضافی نوٹ کی قانونی حیثیت کیا ہوتی ہے اور کیا اس کی بنیاد پر آرٹیکل چھ کی کارروائی کا آغاز کیا جا سکتا ہے؟

Read more

ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ قسط اول

گلگت بلتستان کی قدیم تاریخ کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ ”ریاست بلور“ دو حصوں پر مشتمل ہے ؛ مشرقی نصف عظیم بلور کے نام سے مشہور تھی جس کا دارالحکومت بلتستان میں سکردو تھا جبکہ مغربی حصے جو سابق گلگت ایجنسی کے علاقوں پر مشتمل تھی کو بلور صغیر یعنی Little Bolor کہا جاتا تھا۔ جس کے لئے تبت کے لوگ بروزا Bruza کا اصطلاح استعمال کرتے تھے۔ عام طور پر یہ علاقہ بروشال کے نام سے بھی

Read more

سوویت یونین کے انہدام کی وجوہات – قسط نمبر 1

اپنے پچھلے کالم میں میں نے دنیا کی ایک بڑی سلطنت سوویت یونین کے انہدام کے متعلق لکھا تھا۔ اسی کو لے کر آج ہم تفصیل سے ان عوامل کا جائزہ لیں گے جو اتنی بڑی سلطنت کے زوال کا سبب بن گئے۔ سوویت کے ٹوٹنے کے بعد اس کا کوئی والی وارث نہیں رہا۔ جتنی بھی ممبر ریاستیں تھیں سب نے اپنی الگ الگ حکومتیں قائم کر لیں۔ کسی نے بھی ان اسباب کا غیر جانبداری سے جائزہ نہیں

Read more