عوام کو احتجاج کا راستہ حکومت نے خود دکھایا ہے

لیجیے ملک میں موجودہ حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ احتجاج کا موجودہ سلسلہ ایک دم ہی نہیں شروع ہوا بلکہ اس کے پیچھے عوام کا کم و بیش ایک سال کا صبر ہے جو حکومت کے دعوؤں، وعدو ں کے بعد اب یقینا لبریز ہو چکا ہے۔ اس کا سلسلہ حکومت کے اقتدار کے آنے کے بعد ”سو دن کے پلان“ سے شروع ہوا۔ عوام نے سمجھ لیا کہ سابقہ حکومتوں کے مقابلے میں شاید

Read more

نورانی چہرے

آج سے تین سال پہلے کی بات ہے۔ رمضان کا مہینہ تھا اور گرمی اپنی شدت سے روزہ داروں کو آزما رہی تھی۔ عصر کی نماز پڑھ کر مسجد سے باہر نکلے تو نمازی حضرات چار اور پانچ کی ٹولیوں میں بٹ کر خوش گپیوں میں مشغول ہوگئے۔ ویسے بھی عصر اور مغرب کی درمیان کا وقت روزہ داروں پر بڑا کٹھن گزرتا ہے اس لیے ہر ایک کی کوشش تھی کہ زیادہ سے زیادہ وقت یہیں پر گزار لیا

Read more

ڈاکٹر الہداد ’عاصم‘ بوہیو۔ علم و عمل کے مُجسّم، قلمکار اور تعلیمدان

اشفاق احمد نے ایک جگہ لکھا ہے کہ: ”ڈگریاں در حقیقت، تعلیمی اخراجات کی رسیدیں ہیں۔ ورنہ علم تو وہی ہے، جو انسان کے عمل سے ظاہر ہو“۔ اس بے حد سچّے قول پر پُوری اُترنے والی شخصیات میں سے اِس سرزمین سے پیدا ہونے والے جواہرِ یکتا میں سے سندھی زبان و اکمّلدب کے عظیم خدمتگذار، نامور مُحقق، نقاد، ماہرِتعلیم، ماہرِ لسانیات اور کامیاب تعلیمی مُنتظم، ڈاکٹر الہداد بوہیو بھی ایک ہیں، جن کو 16 جولائی کو ہم سے

Read more

یہ شہر ہے یہاں بات محبت سے آگے کی ہے

بات محبت سے بہت آگے کی تھی یہ وہ سمجھاہی نہیں۔ وہ سمجھ بھی نہیں سکتاتھا گاؤں کے ماحول میں بڑاہوا جہاں اس نے عورت زات کو صرف خاموشی سے محنت کرتے دیکھا کبھی مرد کے آگے کوئی فرمائش تودور کی بات اونچی آواز میں بولتے نہیں دیکھاتھا۔ آنگن میں بچیاں کھیلتی ہوں یاگھراور کھیتوں میں کام کرتی عورتیں سب اپنے اپنے دائرے میں بندھی خاموشی سے جتی صرف مرد کی حکمرانی چلتی تھی۔ پھروہ شہرآیا جہاں ہرطرف عورت کا

Read more

اداکارہ شبنم : میں نے ہمیشہ اپنے کلچر کو ساتھ رکھنے کی کوشش کی

بنگلہ دیش کی اداکارہ شبم کو لکس سٹائل ایوارڈز میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ بی بی سی کی فیفی ہارون سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرے لیے یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ یہ ایوارڈ میری زندگی میں مجھے ملا ہے، جو کام میں نے کیا، جو کام مجھے ملا، اس کی خوشی میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی ہوں مگر یہ خوشی ہے کہ یہ ایوارڈ مجھے میری زندگی میں

Read more

آسام میں ملک بدری کے خوف اور صدمے سے خودکشیاں

AFPگزشتہ سال جولائئ میں حکومت نے ایک فائنل ڈرافٹ جاری کیا تھا جس میں چالیس لاکھ لوگوں کے نام شامل تھے انڈیا کی ریاست آسام کو ’غیر قانونی تارکین سے پاک کرنے کی مہم‘ کے دوران اب تک 40 چالیس لاکھ لوگوں کو ان کی انڈین شہریت سے محروم کیا جا رہا ہے۔ ان افراد کو ملک بدری کا سامنا ہے اور ان لوگوں کے رشتے داروں اور سماجی کارکنوں کا دعویٰ ہے کہ کچھ لوگوں نے تو اس خوف

Read more

آسام میں ملک بدری کے خوف اور صدمے سے خودکشیاں

AFPگزشتہ سال جولائئ میں حکومت نے ایک فائنل ڈرافٹ جاری کیا تھا جس میں چالیس لاکھ لوگوں کے نام شامل تھے انڈیا کی ریاست آسام کو ’غیر قانونی تارکین سے پاک کرنے کی مہم‘ کے دوران اب تک 40 چالیس لاکھ لوگوں کو ان کی انڈین شہریت سے محروم کیا جا رہا ہے۔ ان افراد کو ملک بدری کا سامنا ہے اور ان لوگوں کے رشتے داروں اور سماجی کارکنوں کا دعویٰ ہے کہ کچھ لوگوں نے تو اس خوف

Read more

عمران خان کے نئے پاکستان میں الزامات کا سونامی

پچھلے کچھ ہفتوں سے الزامات در الزامات در الزامات کا متناہی سلسلہ ملکی سیاست میں ایک بھیانک سونامی کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے، اس طوفانِ بدتمیزی، بدتہذیبی، بداخلاقی اور بے حیائی کے نتائج بھی ویسے ہی بھیانک رخ اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ عمران خان صاحب اور ان کے رفقاء کار کی جانب سے پیدا کی گئی اس سونامی نے ملکی سیاست کو انتہائی رقیق قسم کے الزامات، گالم گلوچ، ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالنے تک محدود کر

Read more

جمہوری اعلامیہ عدم توجہی کا شکار کیوں ہوا؟

جمہوری نظریات، انسانی حقوق، شہری اور عوام مفادت ہوں یامعاشی اور سماجی معاملات تعمیر اور تخریب کے دنوں میں نظر انداز بھی ہوتے ہیں۔ خلاف ورزیاں بھی ہوتی ہیں۔ حکومت وقت مستحکم اقتدار کی حامل نہیں ہے۔ انتہائی نامساعد حالات میں بھی تعمیر کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان کا کوئی فرد یہ نہیں کہہ سکتا ہے کہ دس گیارہ ماہ سے آنے والی حکومت نے ملکی حالات کو اس نہج پر پہنچایا ہے اور اس حقیقت سے انکار بھی نہیں

Read more

خان صاحب بہتر وزیر اعظم یا ”ڈرائیور“۔

عمران خان صاحب بلند بانگ دعووں کے ساتھ میدان میں اتر ے تھے اور عوام نے بھی اُنکے ساتھ اُمید یں وابستہ کی ہو ئی تھیں، لگتا تھا کہ خان صاحب عوام کی اُمیدوں پر پو رے اتر یں گے مگر جب سے خان صاحب حکو مت میں آئے ہیں، عوام کو واقعی میں ہی آٹا دال کا بھاؤ معلوم ہو گیا ہے۔ مہنگائی دن بہ دن عوام کی اُمیدیں اور کمر توڑ ر ہی ہے مگر ان سب کے

Read more

عوام ٹیکس کیوں دیں؟

انسا ن نے صدیو ں کے سفر کے بعد اپنے کچھ اختیارات ریاست نا می ادارے کے سپرد کر کے حقوق و فرائض کا ایک سو شل کنٹر یکٹ تخلیق کیا ہے جو دنیا کے دیگرمما لک میں کسی قدر بہتر صورت میں اپنے ثمرات عوام تک پہنچا رہا ہے۔ ہر کنٹر یکٹ میں کم از کم دو فریقین ہو نا ضروری ہیں۔ ریاست کے نظم و نسق کے اس معا ہدے میں بھی ضروری فریقین عوام اور حکمران ہیں۔

Read more

مذہبی ریاستوں کی نئی دنیا

بھارت دنیا کی سب سے بڑی سیکولر ریاست کے طور پر اپنے آپ کو پیش کرتا ہے لیکن کیا بھارت واقعی ایک سیکولر ریاست ہے؟ اس سوال پر نہ تو دلائل دینے کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی بحث سے زمینی حقائق بدل سکتے ہیں۔ بھارت میں ہندووں کی اکثریت ہے اوریہ اکثریت چند سالوں یا عشروں کی بات نہیں بلکہ صدیوں سے یہ ہندو وں کا اکثریتی علاقہ رہا ہے۔ ملکی اور معاشرتی حالات کی وجہ سے نظام

Read more

عثمان بزدار بھی شہبازشریف کے نقش قدم پرچل پڑے

لاہورکالکشمی چوک ویسے توذائقوں کی وجہ سے اہل ذوق میں خاصا مقبول ہے مگربارش کے دنوں میں یہاں میڈیاہرسال سب سے زیادہ ں ظریں جمائے رکھتاتھا۔ میں سابق ادوار کی بات کررہاہوں جب میاں شہبازشریف بارش ہوتے ہی اس چوک پرپہنچ جاتے اور اپنے لانگ شوزپہن کرپانی میں کھڑے ہوجاتے۔ افسران الرٹ رہتے اور واسا اہلکاروں کی دوڑیں لگی ہوتی تھیں۔ حتی کہ ارکان اسمبلی اور وزراء کوبھی نکاسی آب کاجائزہ لینے کی ہدایت ہوتی تھی۔ جہاں جہاں اہم شخصیات

Read more

اچھی کٹھ پتلی، بری کٹھ پتلی

گزشتہ سال قبل از عام انتخابات سینٹ الیکشن میں عمران خان اور آصف زرداری نے متفقہ طور پہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے صادق سنجرانی کو اپنے سینٹرز کے ذریعے چیئرمین منتخب کرایا تھا، جب کہ مسلم لیگ ن نے اس کی مخالفت بھی کی۔ لیکن اس وقت سیاسی طور پہ اتحادی بنی پیپلزپارٹی اور پی ٹی آء نے مسلم لیگ ن کی ایک نہ سنی، اور یوں ہارس ٹریڈنگ کے تحت ووٹوں کی خرید و فروخت کے ساتھ، چئیرمین

Read more

تعلیم، استاد اور طالب

ہم سب طالب ہیں، ہر اس شے کے جس کو ہم پر مکمل واضح نہیں کیا گیا۔ پہلے زبان نہیں تھی تو اس کو بنایا، اصول زبان کے فہم کی ترسیل کو سمجھا اور سمجھایا۔ زندگی گزارنے اور زندہ رہنے کے لئے ہر ممکن انتظامات کے راستے استوار کیے۔ مرتے ہوئے لوگوں کو طب کی ترقی نے بچایا مگر وہ پھر بھی مر گئے۔ زمین، آسمان اور ان کے موجودات کو سمجھا، نصاب اور استاد کے ساتھ ساتھ بڑے بڑے

Read more

قرآن فہمی اورجدید سائنسی نظریات ( 2 )

آج کی تحریر میں یہ جائزہ لیاجائے گا کہ سائنس کیا ہے اور کیا سائنسی نظریات قرآن فہمی میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں یا نہیں؟ ڈاکٹر ذاکر نائک اوربہت سے دوسرے مفکرین تو سائنسی نظریات کو کھلم کھلا قرآن کا مفہوم جاننے اور سمجھنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ لیکن کچھ حضرات ایسے ہیں جو مائنس اور فلسفہ سائنس کی گہرائیوں سے واقف ہیں۔ وہ قرآن فہمی کے لئے سائنسی منہاج کو فائدہ مند تسلیم نہیں کرتے۔ اس فریق کے

Read more

حقیقی ریاست مدینہ

جب سے ریاست مدینہ کا تذکرہ نئے پاکستان میں شروع ہوا اک بے چینی سی رہی کہ حقیقی ریاست مدینہ کیسی تھی۔ اس بے چینی کو لئے میں اپنے دوستوں سے رابطے کرتا رہا جو اس حوالے سے علم رکھتے تھے ان سے حقیقی ریاست مدینہ کا تصور سمجھنے کی کوشش کرتا رہا۔ کہیں تو تھوڑی بہت معلومات مل پائی تو کہیں سے معذرت مقدر بنی۔ آخرکار خود ہی حقیقی ریاست مدینہ کے بارے میں تحقیقات کرنے لگا۔ ممکن ہے

Read more

برتھ ڈے سلیبریشن

پرائیوٹ اسکول والے اپنی من مانی میں اتنے آگے بڑھ چکے ہیں کہ اگر ان کی من مانی نہ روکی گئی تو ہمیں لگتا ہے کہ بچوں کے داخلے سے پہلے یہ والدین کا داخلہ لیا کریں گے اور ان کو سکھائیں گے کہ بچوں کو کیسے پالا جا تا ان کو کس برانڈ کا کپڑا پہنائیں گے تو آپ کے بچے کی ذہنی صلاحیت پید ائش سے ہی تیز ہونے لگی گے۔ کیونکہ ان کی سوچ پیسہ کمانے سے

Read more

پاكستانی خواتین كے محبوب مشاغل

پاکستانی عورت ایک دلچسپ مخلوق ہے۔ اِس کا دل اتنا موم ہے کہ کسی ڈرامہ یا ناول میں بھی مظلوم کردار کی مظلومیت کو دیکھ کر آنکھیں بھر آتی ہیں۔ ہمہ وقت ایک معاشرتی دباٶ سے نبرد آزما لیکن اس کے باوجود بھی زندہ دل۔ کہیں کہیں یہ مردوں سے بھی سبقت لیتی ہوئی نظر آتی ہے۔ پاکستانی عورت ہر فن مولا ہے۔ یہ تعلیم بھی حاصل کرتی ہے اور پیشہ وارانہ خدمات بھی انجام دیتی ہے۔ گھر بھی سنبھالتی

Read more

مہنگائی کے خلاف ہڑتال نے کراچی میں ایم کیو ایم کی ہڑتال کی یاد تازہ کردی

نوے کی دہائی میں کراچی کے حالات سے کون واقف نہیں آئے روز ہڑتال ہمارا پورا بچپن کراچی میں حکمرانی کرانے والے جماعت محتدہ قومی موومنٹ کی ہڑتال اور احتجاج دیکھتے گزرا ایک ہفتے میں ایسا لازمی ہوتا کہ پتہ چلتا کہ آج اسکول کی چھٹی ہے۔ کبھی کبھی تو اسکول جانے کے بعد معلوم ہوتا کہ ہڑتال کے باعث اسکول بند ہے۔ ایک دلچسپ بات اور کہ اگر ہڑتال کی کال اگر ایم کیو ایم کے علاوہ کسی اور

Read more

تبدیلی میں توڑ پھوڑ تو ہوتی ہے

حکومت اگر ٹھیک کام نہیں کر رہی ہے تو پھر شور کس بات کا ہے۔ حالات واقعات تو یہی بتاتے ہیں کہ شور کے پچھے کئی وجوہات ہیں۔ یہ شور سیاستدانوں کا ہے یا تاجروں کا ہے یا پھر دیگر طبقات جنہوں نے آسمان سر پر اٹھا رکھا ہے کہ یہ ہوگیا ہے۔ وہ کر دیا ہے۔ فلا ں فلاں ہونے جارہا ہے۔ یہ کس کے مفادات خطرے میں ہیں۔ یہ پھڑپھڑاہٹ کیونکر ہے۔ کیا یہ واویلا عوام کو سہولیات

Read more

پاکستان نے اپنی فضائی حدود تمام کمرشل پروازوں کے لیے کھول دی

Getty Images </figure>&#1662;&#1575;&#1705;&#1587;&#1578;&#1575;&#1606; &#1606;&#1746; &#1587;&#1575;&#1681;&#1726;&#1746; &#1670;&#1575;&#1585; &#1705;&#1740; &#1605;&#1705;&#1605;&#1604; &#1575;&#1608;&#1585; &#1662;&#1726;&#1585; &#1580;&#1586;&#1608;&#1740; &#1576;&#1606;&#1583;&#1588; &#1705;&#1746; &#1576;&#1593;&#1583; &#1575;&#1662;&#1606;&#1740; &#1601;&#1590;&#1575;&#1574;&#1740; &#1581;&#1583;&#1608;&#1583; &#1705;&#1605;&#1585;&#1588;&#1604; &#1662;&#1585;&#1608;&#1575;&#1586;&#1608;&#1722; &#1705;&#1746; &#1604;&#1740;&#1746; &#1705;&#1726;&#1608;&#1604; &#1583;&#1740; &#1729;&#1746;&#1748; پاکستان سول ایوی ایشن کی جانب سے ہوابازوں کو جاری کیے گیے نوٹم یعنی مراسلے میں پاکستانی فضائی حدود کھولے جانے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ سول ایویشن کے نوٹم ونگ کے ایک اہلکار نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ 15 اور 16 جولائی کی درمیانی شب رات

Read more

تعلیم کے مقاصد

معلومات کے وسیع ذخیرے کو علم نہیں کہا جا سکتا۔ ایسا فرد جس کے پاس معلومات تو بہت زیادہ ہوں لیکن وہ فکری و ثقافتی بحران کا شکار ہو، معاشرے کے لئے بے کار ثابت ہوتا ہے۔ لوگوں کو تعلیم دینے کا بنیادی مقصد یہ ہونا چاہیے کہ افراد کو کسی خاص شعبے میں مہارت دلانے کے ساتھ ساتھ ان کی ذہنی اور فکری نشوونما بھی کی جائے۔ ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ اصل ترقی فرد کی فکری

Read more

کیا دعا بھی بس پیسے والوں کے لیے ہوتی ہے؟

رمضان المبارک کی بات ہے۔ میں صبح کی نماز پڑھنے اپنے محلے کی مسجد میں گیا تو وہاں جا کے پتہ چلا رشید صاحب جو ہمارے محلے کے موچی ہیں، کل ان کی والدہ ماجدہ جہان فانی سے رخصت ہو گئی ہیں۔ رشید صاحب اچھے اخلاق کے انسان ہیں۔ نماز ادا کرنے کے بعد مسجد کے متولی طارق صاحب نے سٹور کی چابیاں اٹھائیں اور سٹور کھول کے چادریں نکالنے لگے۔ رشید صاحب کی والدہ کی قل خوانی کے سلسلے

Read more

ادبی خواتین

فراغت کے لمحات میں جب آپ اپنے ماضی کو یاد کریں تو ایک کے بعد ایک یاد آپ کے ذہن پردستک دیتی رہے گی۔ ایسے ہی اپنے ماضی کا ایک رنگین ورق پیش کرتا ہوں، جب والد مرحوم محسن علی عمرانی کے دیرینہ دوست اور مہان شاعر و ادیب جناب خاطرغزنوی صاحب کے توسط سے کوہاٹ کے میاں راشد نذیر بمعہ اہلیہ کسی سرکاری کام کے سلسلے میں ڈیرہ آئے، کام سے فراغت کے بعد جب ہمارے گھر آئے تب

Read more

نیب، کرپشن اوراحتساب

چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ نیب کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی نیب یک طرفہ کارروائیاں کر رہی ہے تو ثابت کریں چند اراکین پارلیمنٹ کے خلاف مقدمات رجسڑڈ ’شہادتیں موجود نیب کیسے آنکھیں بند کر لے کروڑوں‘ اربوں راپے کی منی لانڈرنگ کی گئی پروڈکشن آرڈر پر باہر آنے والے کہتے ہیں سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے نیب کی سیاسی وابستگی ثابت ہو جائے تو استعفی دے دوں گا۔ چیئرمین نیب نے اچھا

Read more

نااہل اساتذہ کو بھرتی کرنے کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے

کچھ دن پہلے سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے بڑا انکشاف کیا کہ ”سندھ میں ایک لاکھ 34 ہزار اساتذہ میں ایک لاکھ اساتذہ کہلانے کے لائق نہیں ہے“ اور ”سندھ بھر میں ڈھائی لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، ان کی وجہ جپسی قبائل کا ایک جگہ قیام نہیں کرنا ہے، اس لیے ان کے بچے سکولوں سے باہر ہیں“۔ پہلے آتے ہیں وزیر صاحب کے بیان پر کہ ”ایک لاکھ اساتذہ نااہل ہیں“۔ اب سوال یہ

Read more

سیاسی مفاد یا ذاتی مفاد؟

جب ہر سیاستدان دوسرے سیاستدان کی سیاسی نظریہ سے اختلاف کرنے کے بجائے ذاتی کردار کشی میں وقت ضائع کریں گے۔ تو یقیناًایسے حالات ہی پیدا ہو نگے۔ بچپن میں ہم ایک کہانی سنا کرتے تھے لکڑہارا اور اس کے چار بیٹے جب وہ الگ الگ لکڑیوں کی گٹھڑی توڑتے ہیں تو ناکام رہتے ہیں لیکن جب مل کے توڑتے ہیں تو کامیاب ہو جاتے۔ مگر افسوس کہ ہمارے سیاستدانوں میں اتفاق نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی ہر

Read more

انصاف کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے

سرزمین سندھ صوفیا کرام بزرگوں کی دہرتی ہے۔ جس نے ہمیشہ صوفی بزرگ ولی اللہ کے ساتھ عالم عامل لیڈر اور سپوت پیدا کیے ہیں جنہوں نے اپنے مثال کی قائم کی ہے۔ شاہ عبدالطیف بھٹائی، سچل سرمست، شاہ عنایت شہید، لال قلندر شھباز جبکہ سیاست میں شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بے نظیر بھٹو، مرتضیٰ بھٹو، و دیگر ہیں مگر شہید خالد محمود سومرو بھی ان میں سے ایک ہیں، موہن جو دڑو جسے عالمی شہرت حاصل ہے۔ موہن

Read more

کتاب دریچہ

ایک ایک لفظ سے سطر در سطر ورق آباد کرنے کا ہنر آساں نہیں ہوتا۔ اور پھر ان اوراق کی حسنِ ترتیب سے کتابی شکل اختیار کرنا بھی ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے اور میرے جیسے دلِ ناکردہ کار کے حامل افراد کو کتاب لکھنا پہاڑ لگتا ہے۔ مگر ذہنِ رسا رکھنے والے کتابوں کے پہاڑ کھڑے کر دیتے ہیں اور فرہاد صفت لوگ کتابوں کے پہاڑوں سے جوئے علم نکال لاتے ہیں۔ اور کئی گمنام شہید علم کے پہاڑوں

Read more

جے یوآئی بلوچستان کا انتخاب

بلوچستان کی سیاست میں جمعیت علماء اسلام کا ہمیشہ اہم رول رہا ہے اور یہ صوبے کی سب سے بڑی سیاسی و مذہبی پارٹی ہے یہ الگ بات ہے کہ آج تک وہ اپنا وزیراعلی منتخب کروانے میں کیوں کامیاب نہ ہوسکی ہے اور کون سی قوتیں ہیں جو بکھرے ہوئے تنکوں سے عمارت کھڑی کرکے اسے ”باپ“ کانام دے کر پھر زمام قتدار تک حاصل کروالیتی ہیں باوجود اس کے کہ جمعیت علماء اسلام کبھی حزب اقتدار کبھی اختلاف

Read more

رسمِ آدم فروشی

جولائی کی حبس والی گرمی نے ہر چیز جُھلسا کے رکھ دی تھی۔ میں اِن دنوں میں جب بھی باہر نکلی، ایسے لگا کہ منظر سے لے کے انسانوں تک ہر چیز پگھل رہی ہے۔ کل دوپہر آفس کے کام سے نکلنا ہوا تو جوہر ٹاؤن کے سگنل پہ تھی جب ایک منظر دیکھا جِسے ابھی تک بھول نہیں سکی۔ دیکھتی ہوں کہ ایک بزرگوار ہاتھ میں معمولی سائز کے بینر کا ڈنڈا پکڑے بیٹھے تھے۔ ایسی جان لیوا گرمی

Read more

خود کو بدلو نا پاپا ۔۔۔ پلیز

مائکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے کیا ہی زبردست بات کہی ہے کہ ”غریب پیدا ہونے میں آپ کا قصور نہیں لیکن غریبی کی حالت میں مرنے میں آپ کا ہی قصور ہے“۔ تو صاحبو پھر یہ سوچ رکھنا کہ ہمارے غریب ہونے میں، کم تنخواہ ہونے میں یا کوئی اچھا روزگار نہ ہونے میں اللّہ تعالیٰ کی مرضی ہے تو ایسی سوچ بالکل غلط ہے۔ یہ بات میری بھی آزمائی ہوئی ہے کہ اس دنیا میں خوشحال ہونے کا،

Read more

عمران خان جرات و بہاردی سے کام لیں، گھبرانا نہیں

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کے بعد ترقی کرنے کی بجائے دن بدن ملک کی تنزلی ہوئی ہے۔ بنگلہ دیش جیسا ملک جو کبھی مغربی پاکستان پر بوجھ قرار دیا جاتا تھا۔ معاشی طور پر پاکستان سے آگے ہے۔ ہم ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف کیوں گئے ہیں۔ پاکستان کے عوام اب اس سوال کا جواب پوچھ رہے ہیں۔ ان حکمرانوں سے پوچھ رہے ہیں جنہوں نے اپنے محل تو بنائے ہیں۔ ان کے

Read more

قرآن فہمی اورجدید سائنسی نظریات

کیا قرآن فہمی میں جدید سائنسی نظریات فائدہ مند ہوسکتے ہیں یا نہیں؟ چند ایک کے سوا زیادہ ترمسلم سکالرز جدید سائنس سے مدد لینے کو درست سمجھتے ہیں۔ مشہور مبلغ اسلام ذاکر نائک توبہت جرات سے قرآنی آیات کی تشریح کرتے وقت جدید سائنسی نظریات استعمال کرتے ہیں۔ وہ چونکہ ابتداء سے ہی سائنس کے طالب علم رہے ہیں۔ اس کے بعد انہو ں نے قرآن وسنت کا بھی مطالعہ کیا۔ دیگر مذاہب پر بھی ان کو کافی درک

Read more

کرایہ داروں کا غم توجہ طلب ہے

ایسے ملک بھی دنیاکے نقشے پرموجودہیں جہاں ہرطبقے کوان کے حقوق ملتے ہیں اورانہیں اس کے لیے رونادھونانہیں پڑتا، انہیں اپناحق لینے کے لیے سڑکوں پرسراپا احتجاج نہیں بنناپڑتا، ایک نظام کے تحت سب کوان کے حقوق ملتے ہیں اورایسے ممالک کے شہری اپنی حکومتوں سے مطمئن رہتے ہیں مگرہمارے ہاں پاکستان میں ہمیشہ یہی المیہ رہا ہے کہ عوام کبھی بھی حکمرانوں سے خوش دکھائی نہیں دیے، انتظامی معاملات میں شکایات کے انبارہوتے ہیں اورجس کاجہاں بس چلتاہے وہ

Read more

جنگل میں چھپی ایک محبت گزیدہ دوشیزہ

یہ ان وقتوں کی بات ہے جب چڑھتا دن اور ڈھلتی شام لوگوں کو وقت سمجھاتے تھے۔ بدلتے موسم آنے والے وقت کا حال بتاتے۔ حال اگر اچھا ہوتا تو خوشیاں اور برا ہوتا تو خیر مناتے۔ یہ ان وقتوں کی بھی بات ہے جب انسان سحر ہوتے ہی اپنے مشاغل میں مشغول ہو جاتے اور شام ڈھلتے ہی گھروں کو لوٹ جاتے۔ مصروف ہونے کے باوجود ان کو فراغت اتنی ہوتی کہ غروب افتاب کے وقت مجمع لگائے سب

Read more

تین روزہ جشن شندور اختتام پزیر

سات سے نو جولائی کو دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ یعنی شندور میں کھیلا جانے والا تین روزہ جشن شندور اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہوا، اس تین روزہ فیسٹول میں چترال اور گلگت بلتستان کے پولوں ٹیموں کے درمیان فری اسٹائل پولو کے مقابلے، پیراگلائڈنگ، محفل موسیقی اور دوسرے کھیلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ سال روان میں بھی جشن شندور اپنے شیڈو ل کے مطابق سات جولائی کو شروع ہوا فیسٹول کا افتتاح وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے کیا جو کہ ڑاسپور اور غذر کے ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی تھے، ان کے ساتھ صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت عاطف خان، اقلیتی ایم پی اے وزیر زادہ کیلاش اور دوسرے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

Read more

مراکشی اشرافیہ کی دس ہزار سے زیادہ متروکہ حویلیاں

نوآبادیات اور اسُ کی نفسیات کا مطالعہ اک دلچسپ مضمون ہے۔ مراکش کی حالیہ سیاحت اور وہاں کے علماء سے گفتگو نے مراکش کے دور نوآبادیات کے نئے زاویوں سے آگاہ کیا۔ شمالی افریقہ کا علاقہ تیونس، الجزائر اور مراکش اجتماعی طور پر المغرب کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہاں پر رہنے والوں کی اکثریت بربر قبائل سے تعلق رکھتی ہے مسلمانوں کے علاوہ اس خطے میں یہودی اور عیسائی بھی قدیم زمانے سے آباد ہیں۔ اس علاقے کے

Read more

خدا ”سیاق و سباق“ کا بھلا کرے

ویسے تو اردو زبان میں ہرچوتھا پانچواں لفظ عربی سے در آیا ہے لیکن ”سیاق وسباق“ ایک ایسامبارک مرکب لفظ ہے جس کا الحمدللہ ہروقت پاکستانیوں پر بڑا احسان رہا ہے۔ اس لفظ نے نہ صرف ہمارے سیاستدانوں، بیورو کریٹس اور صحافیوں کا بھرم قائم رکھاہے بلکہ کرکٹ کھلاڑیوں حتیٰ کہ مطلقات بھی اس کے برکات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ اسی لئے اب جب بھی میری سماعت سے یہ لفظ ٹکراتا ہے تو میرے دل سے اس کے لئے

Read more

11 جولائی : عالمی یوم ِ آبادی!

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں آج آبادی کا عالمی دِن منایا جا رہا ہے۔ دُنیا کی آبادی تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ ایسے ممالک میں پاکستان سرفہرست ہے جہاں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کامسئلہ انتہائی سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ اس وقت پاکستان آبادی کے لحاظ سے دُنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے جس کی آبادی ایک محتاط اندازہ کے مطابق بائیس کروڑ ہے۔ پاکستان کی آبادی میں سالانہ چالیس لاکھ نفوس کا اضافہ ہوتاہے۔ اگر

Read more

”تعلیم پر حکمرانوں کی بے حسی“

کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے بہترین تعلیمی نظام ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہوا کرتا ہے اگر اس سے بھی زیادہ کہا جائے تو بالکل بھی مبالغہ آرائی نہیں ہوگی۔ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں اور کرتی آرہی ہیں جنہوں نے اپنا اوڑھنا بچھونا کاغذ اور قلم کو بنایا ہے آج مغرب جس تیزی سے ترقی کر رہا ہے نئے نئے تجربات، سیاسی میدان میں نئی ایجادات سب تعلیم کے مرہونِ منت ہے۔ بہترین نظام تعلیم ہی طالب

Read more

زمین کی نچلی تہہ میں دبی آس

مجھے ہمیشہ سے ہی اندر ہی اندر گھٹن سے کوفت ہوتی تھی۔ میں نے پرورش بھی وہاں پائی جہاں عورت کو لمحہ بہ لمحہ اس کے عورت ہونے کا احساس دلوایا جاتا ہے۔ لڑکیاں اونچا نہیں ہنستی۔ ڈوپٹہ سر سے ہلا کیوں۔ لڑکیاں زیادہ نہیں بولتیں یہ فقرے مجھے ڈراونے خواب کی طرح نیند سے جگا دیا کرتے۔ مگر پانی کی طرح میں نے اقدار کو مجروح کیے بغیر یہ ساری رنجیریں توڑیں۔ نہ کبھی سگریٹ پیا۔ نہ شیشہ اور شراب کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Read more

دامان آرٹس کونسل

تہذیب اور تخلیق کسی معاشرے کے بامقصد تشخص کی عمارت کے دواہم ستون ہیں۔ تہذیب سماج کے تنظیمی اصولوں کی عملداری۔ جب کہ تخلیق زندگی کے اخلاقی اور جمالیاتی رویوں کی کارپردازی ہے۔ تہذیب اور تخلیق دونوں آپس میں اس طرح گندھے ہوئے ہیں جیسے پھول میں رنگ اورخوشبو ایک ہی جگہ جمع ہیں۔ تخلیقی ادب اصل میں نیرنگء حیات کی عکّاسی کا نام ہے چاہے وہ افسانے ہوں شعر و شاعری ہو، کالم نگاری ہو، پینٹنگ ہو یا فنون

Read more

صبر و تحمل اور برداشت

انسان کی سب سے بڑی قوت قوت برداشت ہے۔ انسان کی اصل طاقت کا اندازہ اس کے قوت برداشت سے لگایا جا سکتا ہے۔ جس انسان میں تکالیف اور مصائب کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے وہ دنیا میں ہمیشہ بہت بڑی قوت کے ساتھ ابھر کر سامنے آتا ہے۔ صبر و تحمل انسان کا سب سے بڑا ہتھیار ہوتا ہے۔ صبر و تحمل سے کام لینے والا انسان کبھی شکست نہیں کھا سکتا۔ مولانا روم اپنی مثنوی

Read more

تھوڑی جلدی ہے

یوں تو جلدی ہم سب ہی کو ہوتی ہے۔ اور تھوڑی نہیں بہت زیادہ جلدی ہوتی ہے شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ ہم لوگ بہت زیادہ جلدی میں دنیا میں آگئے ہوں۔ جیسا کہ ابھی پہلے بیٹے کی رسم عقیقہ ادا کی جانی ہو تو ماں باپ نے سوچا کیوں نہ ایک ہی بار سب بچوں کے عقیقہ اکٹھے کر دیے جائیں۔ عقیقہ سنت ہے جسے جلد ادا کرنے کا حکم ہے۔ بس پھر اسی سنت کی جلد

Read more

ہر بچہ ہی” شودہ ” ہوتا ہے!

بہت ہی ”شودہ“ بچہ ہے تمہارا۔ ۔ بہت ہی شودے ہو تم۔ ۔ ایسے شودوں کی طرح کھا رہے جیسے پہلے کبھی کھایا نہ ہو یا آج آخری بار کھا رہے ہو۔ آپ سب نے ایسے ”شودہ“ مطلب لالچی یا نادیدہ پن والے کلمات لازمی سنے ہوں گے اپنے لئے بھی اور دوسروں کے لئے بھی۔ یہ بھی ایک قسم کی تضحیک ہی ہے جس کا نشانہ تقریباً ہر بچہ ہی اپنے بچپن میں بنتا ہے۔ جو بچے ”ذرا ہٹ

Read more

کتاب سے دوری، ایک المیہ

قدیم یونان کی ایک شہری ریاست، کا نام اس کے اساطیری بانی نے اپنی بیوی کے نام پر ”سپارٹا“ رکھا تھا، سپارٹا کو تاریخِ عالم میں اس لیے اہمیت حاصل ہے کہ اس کے شہری بڑے جری، بہادر اور سپاہیانہ زندگی کے شیدائی تھے، یہی وجہ ہے کہ سپارٹا کے باشندوں کا ذکر تاریخِ عالم میں ایک جنگجو قوم کے طور پر ملتا ہے، یہ ایک قدرتی چیز ہے کہ عمومی طور پر جس سوسائٹی کا جو مزاج ہوتا ہے

Read more

نکاح اللہ کے لئے کیوں نہیں کیا جاتا؟

ہم لوگ اللہ کی ناراضگی کو کتنا معمولی سمجھتے ہیں۔ ہم اس دو جہانوں کے رب کو عام سا سمجھنے کا گناہ کتنی آسانی سے کر لیتے ہیں۔ ہم اپنے ارد گرد کے لوگوں کو ناراض نہ کرنے کے لئے اللہ کو ناراض کر دیتے ہیں۔ اُس رب کو جس کی رحمت کی اگر کوئی حد نہیں ہے تو اس کے غصے اور قہر کا بھی کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ پر پھر بھی ہم میں کیسے اتنی ہمت آجاتی

Read more

مغربی تہذیب کا سفاک اور گھناؤنا چہرہ

مغربی تہذیب کو مثبت اور منفی پہلوؤں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے، اس کے مثبت پہلوؤں کا ذکر اکثر تحریروں میں ہوتا رہتا ہے۔ آج اس تہذیب جدید کے دوسرے اور بھیانک رُخ کا ذکر کرتے ہیں۔ قدیم تاریخ اور موجودہ مغربی تاریخ کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک سفاک تہذیب ہے، انسانیت کی سب سے بڑی قاتل ہے، تاتاریوں نے بھی اتنے لوگوں کوقتل نہیں کیا جتنے اس مغربی تہذیب کے ہاتھوں مارے گئے۔ یورپ کی

Read more

اسلام اور آزادی

’آزادی‘ کا شمار آج کل کی بے شمار مصطلحات میں سے ہے جن کا استعمال بکثرت کیا جاتا ہے لیکن اس کے حقیقی معنی و مفہوم، حدود اور ابعاد سے عمومی طورپر واقفیت نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے اس مصطلح (term) کا استعمال بھی صحیح نہیں ہوتا۔ آزادی خدائی نعمت ہے جو خالق کی جانب سے ہر انسان کو عطا کی گئی ہے، دنیا میں آنے کے بعد انسان اپنے اختیارات، ترجیحات، سوچ، پسند و ناپسند میں مکمل طور

Read more

کاش بہت برُا لفظ ہے

کالج کا پہلا دن تھا۔ سب طلبہ زندگی کے اس نئے سفر کے لیے پُرجوش تھے اور اس آغاز سے بہت سی اُمیدیں لیے کلاس روم میں بیٹھے تھے۔ کلاس انچارج کمرے میں داخل ہوئیں، اپنا تعارف کروایا، ہم سے تعارف لیا، اور پھر کچھ نصحیتیں کیں۔ اُنکی اِسی نصحیتی گفتگو کا ایک جملہ میرے ذہن پہ نقش ہوگیا۔ ”کاش بہت برُا لفظ ہے، ہمیشہ اس کاش سے بچنا۔ اس کاش کو اپنی زندگی سے نکال پھینکو“ اُنکے اندازِ گفتار

Read more

وقت کی رفتار اور زندگی

 وقت کے پہیے کتنی تیز رفتاری سے گھومتے ہیں کہ انسان نہ چاہتے ہوئے بھی ان کے ساتھ چل پڑتا ہے۔ کچھ ذرا سا ٹھہراؤ آتا ہے وہاں زندگی کا حسین سفر شروع ہونے ہی لگتا ہے کہ نہ چاہتے ہوئے بھی وقت کے ساتھ دوڑنا پڑ جاتا ہے۔ معاشرے میں زندہ رہنے کے لیے سماج کے وضع کیے گئے اصولوں پر رہنا پڑتا ہے، سماج کے بنائے گئے قوانین و ضوابط پر عمل پیرا ہونا پڑ جاتا ہے۔ بعض

Read more

ایدھی، محسن انسانیت1928۔ 2016

مجھے حیرت ہے جب اسلام کو غیر مسلم دہشتگردی سے منسوب کرتے اور اس میں تعصب بتلاتے ہیں۔ ایسا اس لئے ہے کیونکہ یہ اسلام کے حقیقی پیروکاروں سے دور اور ٹھیکیداروں کے نزدیک ہوتے ہیں۔ یہ اسلام کا وہ چہرہ نہیں دیکھ پاتے جو مسکرارہا ہے۔ میں بذات خود یہی سنتا آیا لیکن آج پچانوے فیصد دوست اور حلقہ مسلمان ہے۔ میں ان کو پڑھتا، سنتا، ان ہی کے ساتھ کھاتا پیتا اور ان ہی کے ساتھ نوکری بھی

Read more

سارا قصور اسی کا ہے

چوکور ڈبے پر چکلے جیسے گھومتے ریکارڈر پر سیاہ رنگ کے ”سی ڈی“ جیسے بڑے ریکارڈ پر جب سانپ کی شکل کا ایک بڑا سارا بازو نما آلہ، جس میں گراموفون کی سوئی لگی ہوئی ہوتی تھی، اس کالی شکل والے چوڑے چکلے ریکارڈ کے پہلے سرے پر رکھا جاتا تھا تو چوکور شکل کا ڈبہ جو گراموفون کہلایا کرتا تھا، اس میں سے ریکارڈ شدہ گانے فضا میں گونجنے لگتے تھے۔ گراموفون کا یہ دور میری شعوری زندگی میں

Read more

حکومتیں بدلیں پر سندھ کے حالات نہ بدلے

میری سندھ میری جنت ہزاروں سال سے سندھ اپنی تحزیب اور تمدن اور مھمان نوازی کی وجہ سے مشہور ہے کوئی وقت ہوتا تھا جب سندھ کا نام آتے ہی ایک الگ دنیا سامنے آجاتی تھی جہاں امن تھا جہاں خوشیاں تھی جہاں شام کی ٹھنڈی ہواؤں میں آپ کو کسی جنت کا گماں سا ہونے لگتا تھا پر اب وقت اور حالات بدل گئے ہر سیاسی پارٹی سندھ کو اپنی ملکیت سمجھ کر اپنا حق تو جتاتی ہے پر حالات بہتر ہونے کے بجائے بدتر ہونے لگے۔

Read more

تعبیری خواب اور حقیقی خواب

ہر انسان خواب دیکھتا ہے۔ کبھی سوتے ہوئے اور کبھی جاگتے ہوئے۔ کچھ لوگ رات کو سوتے میں خواب دیکھ کرصبح ان کی تعبیر دھونڈتے ہیں اور تاویلات کے ذریعے ان کے اپنے زندگی پر اثرات دیکھتے ہیں اور کچھ لوگ جاگتے میں خواب دیکھتے ہیں اور پھر ان خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لئے اپنی زندگی کا تن من دھن اس کو حاصل کرنے کی کوشش میں گذار دیتے ہیں اور دنیا میں اپنا نا م چھوڑجاتے ہیں۔

Read more

کاروباری ترقی کیوں روٹھی ہوئی ہے

بھائی دس روپے کا سرسوں کا تیل ڈال دینا۔ باجی اب کھلا تیل نہیں ملتا سو روپے کی شیشی ہے۔ یہ ایک عام سا مکالمہ تھا جو ایک دکان پر کھڑے میں نے سنا۔ آپ کہیں گے اس میں خاص بات کیا ہے۔ یہ مکالمہ سنتے ہی میرے ذہن میں ٹیکسٹائل کی سب سے بڑی چین کے مالک انگوار کمپارڈ کا خیال آیا یہ کھیت مزدور ماں باپ کا بیٹا تھا اور اس نے قرضہ لے کر فرنیچر کا کام

Read more

کیا کسی نئے نظام کی ضرورت ہے

جب سے ہوش سنبھالا ہے جمہوریت اور آمریت کے قصے سب سے زیادہ سننے کو ملے ہیں۔ حتی کہ اپنے گھر میں بھی انہیں دو الفاظ کی گونج اکثر سنائی دی۔ شاید پاکستان کے زیادہ تر گھرانوں میں ایسا ہی ہوتا ہو گا اسی لیے ہمارے ملک میں آج بھی پسند یدہ تفریح سیاست ہے۔ اسی بناء پر نیوز چینل دیکھنے والوں کی تعداد تفریحی چینل دیکھنے والوں کی بہ نسبت زیادہ ہے۔ ویسے یہ کوئی بری بات نہیں ہے۔

Read more

رنجیت سنگھ کی واپسی اور پہلی پنجابی قومپرست پارثی کا قیام

گذشتہ دنوں دو اہم واقعات پنجاب کی سیاست اور تاریخ میں اہم تبدیلیوں کا سبب بنے ہیں۔ لاہور کے شاہی قلعے میں پنجاب کے نامور حکمران راجا رنجیت سنگھ کا مجسمہ آویزاں کیا گیا ہے، اور دوسری طرف پنجاب میں پہلی قرمپرست پارٹی ”پنجاب نیشنل پارٹی“ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ پنجاب جہاں پر صدیوں سے غیر پنجابی حکمران قابض رہے ہیں وہاں پنجاب کے باسی صرف مہاراجہ پورس اور راجہ رنجیت سنگھ کو اس دھرتی کا بیٹا

Read more

سرکار واقعی اندھی ہوتی ہے

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت بلتستان کا نواں کانووکیشن رواں ماہ یعنی جولائی کے تین تاریخ کو منعقد ہوا۔ نویں کانووکیشن یعنی تقریب تقسیم اسناد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بطور چانسلر شرکت کی اور صدارتی کرسی پر براجمان رہے جبکہ وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن، گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون اور وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاءاللہ شاہ بھی سٹیج پر موجود تھے، اس تقریب میں کل 115 نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباؤ

Read more

یہ ”اعجاز“ ہے حسنِ آوارگی کا

پہلے صرف مسلم لیگ (ن) کی قیادت بھنور کی زد میں تھی لیکن اب پوری مسلم لیگ (ن) ہی گرداب میں آچکی ہے۔ 2018 ء کے عام انتخابات سے کچھ دیر پہلے اور پھر بعد میں سیاسی حلقوں میں اس بات کو زور دے کر تسلیم کیا جارہا تھا کہ میاں نواز شریف کے تاحیات نا اہل ہونے اور مریم نواز کے سزا یافتہ ہونے کے باوجود مسلم لیگ (ن) کے شیر ڈٹے ہوئے ہیں۔ میاں شہباز شریف اور حمزہ

Read more

جشنِ آزادی اور آزادی کے نعرے

جھاں تک مجھے یاد ہے ہم ریلی کی صورت میں صرف آزادی کا جشن منانے کے لیے باہر نکلا کرتے تھے اس ک علاوہ ہم مڈل کلاس لوگ جس میں اقلیت اور اکثریت دونوں کا تعداد یکساں ہے۔ ہم مکمل طور پر بے خبر تھے کہ یہ پریس کلب کیا ہوتے ہیں۔ دھرنے کے اوقات کیا ہیں، کتنی زبانوں میں پریس رلیز لکھی جاتی ہیں، کن صحافیوں کو کل کی اخبارات میں خبر چھپوانے کے لیے کتنے پئسے دیے جاتے

Read more

پسند کی شادی اور مردانہ معاشرہ

عورت اور مرد میں سے کون فضیلت کا حامل ہے، اس بات کا فیصلہ آسمانی خدا نے کیا تھا یا نہیں اس بات کی کوئی دلیل فی الوقت میرے پاس موجود نہیں لیکن اس بات کا انکار نہیں کیا جا سکتا کہ زمینی خداؤں کی نظر میں مرد فضیلت کا حامل ہے کیونکہ عورت اس کی پسلی سے تخلیق کی گئی ہے۔ لیکن مرد کس جگہ سے گزر کر اس دنیا میں پہنچتا ہے اس بارے میں کوئی بحث نہیں

Read more

بلوچستان کے میڈیکل کے اسٹوڈنٹس سراپا احتجاج

آج سے نہیں بلکہ قیام پاکستان سے لے کر بلوچستان کو صوبہ کا درجہ ملنے تک، شروع سے بلوچستان کے حوالے سے فیڈریشن کا یہی رویہ رہا ہے کہ تعلیم کے میدان سے بلوچستان کے نوجوان کو دور کیا جائے۔ المیہ یہ ہے کہ اکیسویں صدی میں بھی طلبا اپنے حقوق کے لیے جب تک سڑکوں پہ نہیں نکلیں گے، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ کسی کی سُنی جائے یا کسی بھی امتحان یا ٹیسٹ کا نتیجہ بروقت نکلے۔

بلوچستان میں میرٹ کا یہ عالم ہے کہ چاہے پبلک سروس کمیشن ہو یا دیگر مقابلہ جاتی امتحانات ہوں، ایسا ممکن نہیں کہ ان کے نتائج سے متعلق شکوک و شبہات پیدا نہ ہوں اور امیدوار متاثرنہ ہوں۔ ہر جگہ تحفظات ہی تحفظات ہیں۔ حالیہ دنوں میں بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے نتائج پہ بھی ہم سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر دیکھ رہے ہیں کہ بے شمار طلبا وطالبات متاثر ہوئے ہیں اور سراپا احتجاج ہیں۔

Read more

انڈیا کےجین: یہ نوجوان دنیاوی سرگرمیاں کیوں چھوڑ کر رہے ہیں؟

BBCجین مذہب کے ماننے والے سینکڑوں نوجوان ہر سال ترک دنیا کی جانب مائل نظر آتے ہیں اندراوادن سنگھی جب یہ کہتے ہیں کہ ‘اب میں کبھی اپنی بیٹی کو گلے نہیں لگا سکوں گا’ تو ان کا گلا رندھ جاتا ہے۔ وہ یہ کہتے ہوئے کہیں دور دیکھنے لگتے ہیں تاکہ اپنے جذبات کو چھپا سکیں کہ ‘اب میں اس سے کبھی نہیں مل سکوں گا۔’ بے دلی سے وہ اپنے دوستوں اور اہل خانے کو اپنے گھر میں

Read more

شکریہ ٹیم پاکستان جو ہارے تو بھی بازی مات نہیں

جس وقت میں یہ تحریر لکھ رہی ہوں اس وقت تک پاکستان جیت کر بھی ورلڈکپ سے باہر ہوچکا ہے۔ ہاں اب سب پاکستانیوں کی دعا ہے کہ چلو ٹیم انڈیا جو تم نے فکسڈ میچ کھیل کر ہم کو باہر کرنے کی عالمی سازش کی ہے تو اب اس کا اگلا نشانہ تم بنو اور ورلڈکپ تم کو بھی نہ مل سکے۔ پاکستان کی ہار کے ساتھ ہی ٹی وی پر بیٹھے سب ماہرین اپنی اپنی شاندار تقاریر سے

Read more

ہوئے مر کے ہم جو رسوا

ہماری پیاری بہنو اور ان کے بھائیوں آج ہم اپکو اپنا ایک واقعہ سناتے ہیں۔ حالانکہ شاعر نے تو کہا تھا کہ جو ہم پہ گزرتی ہے ستاروں سے پوچھیے، مگر ہم اپکو خود ہی بتا دیتے ہیں، پتہ نہی آپ کی سمجھ میں ستاروں کی بات آئے یا نہ آئے، چلیں تو سنیں۔

ہم اپنے چھ فٹے بیڈ پہ دراز خواب خرگوش کے مزے لے رہے تھے کہ اچانک ہی سانس میں رکاوٹ سی ہوئی اور گلے سے خرخر کی آواز آنے لگی، سارے جسم کی جان کھنچ کے جیسے پھیپھڑوں میں سما گئی۔ سخت تکلیف کا عالم تھا۔ گھر والے سب سوئے، بلکہ مرے پڑے تھے۔ کوئی اٹھ کے بھی نہ ایا اور ہم اکیلے ہی بستر پہ ہاتھ پاؤں پٹختے رہ گئے۔ پھر اچانک پتہ نہیں کیا ہوا کہ خود بخود ہی سکون سا آگیا۔ یوں لگا، جیسے ہم آزاد ہو گئے اور ہم نے خود کو بلندی پہ ہوا میں تیرتے دیکھا۔ مگر عجیب بات یہ ہوئی کہ کہ ہم بستر پہ بھی پڑے ہیں اور ہوا میں تیر بھی رہے ہیں۔

Read more

آئم ناٹ سپوزڈ ٹو ٹیل یو دِس

اس نے ماتھے سے پسینہ پونچھا اور بولا! جناب مہنگائی بہت ہو گئی ہے منڈی سے جب ملتا ہی مہنگا ہے تو ہم دیہاڑی دار کس طرح سستا بیچ سکتے ہیں؟ میں کچھ بولنے ہی لگا تھا کہ بات کاٹی اور بولا! سر ملکی معیشت میں جب تک استحکام نہیں آتا چیزیں مسلسل مہنگی ہوتی رہیں گی یہاں تک کہ قوتِ خرید اس حد تک متاثر ہو گی دو وقت روٹی کمانی بھی مشکل ہو جائے گی۔ اور اگر اس

Read more

ماحول تباہی کا خطرناک عنصر!

جدید سائنسی ایجادات نے جہاں انسانی زندگی کو سہل تر بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا تو کچھ ایجادات کے نقصانات ان کی افادیت پر حاوی نظر آتے ہیں۔ ان اشیاء میں سرفہرست پلاسٹک ہے جو ماحول تباہ کرنے والا سب سے خطرناک عنصر ہے۔ چونکہ دیگر اشیاء کے برعکس پلاسٹک زمین میں تحلیل ہونے کے لئے 1 سے 2 ہزار سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے اس لئے پلاسٹک کا کچرا طویل عرصے تک جوں کا توں رہتا ہے

Read more

سری لنکا چائے کی سرزمین کی سیر قسط نمبر ۱

پچھلے تین سال سے بینک کے آزاد کشمیر ریجن کی نمائندگی ہر فارن ٹرپ میں ہو رہی تھی۔ میں اور میری ٹیم کے ممبران ہر فارن ٹرپ میں موجود ہوتے تھے۔ دوسرے ریجن کے بزنس ہیڈز مجھے پوچھتے تھے کہ آپ کیا کرتے ہو جس سے آپ کا نام ہر ٹرپ میں آجاتا ہے۔ میں انھیں ہمیشہ کہتا تھا کہ یار اس میں میرا کوئی کمال نہیں ہے، بلکہ یہ میری ٹیم کا کمال ہے جو سارے ٹارگٹ پورے کرتی

Read more

5  جولائی کی سیاہی؟

ایک تاریخ وہ ہوتی ہے جو کتابوں میں جمع کی جاتی ہے دوسری تاریخ آنکھوں دیکھی یا ہڈ بیتی کہی جا سکتی ہے۔ دونوں میں چاہے جتنا بھی فرق ہو، بیان کرنے والے کی اپنی ذہنی استعداد یا ترجیحات ہو سکتی ہیں۔ ہمارے تجزیہ کار بالعموم چیزوں کو بلیک یا وائٹ بنا کر دکھانے کے عادی ہوتے ہیں حالانکہ بہت سے ایریاز گرے ہوتے ہیں یا ہو سکتے ہیں۔ 5 جولائی کی سیاہی بھی کچھ اسی نوعیت کی ہے مگر

Read more

ایران، ایک نیا میدان

عالمی سطح پہ معاملات جس تیزی کے ساتھ بدلتے جا رہے ہیں۔ کچھ بعید نہیں کہ آنے والے دنوں میں امریکی چوہدراہٹ کا بت بھی ٹھیک اُسی طرح پاش پاش ہو جائے جس طرح سابق سوویت یونین کا حال ہوا۔ ایسا ہونا مستقبل قریب میں تو ناممکن دکھائی دیتا ہے لیکن مستقبل بعید میں ایسا ہو جانا اچھنبے کی بات اس لیے بھی نہیں کہ پوری دنیا میں معاملات تیزی کے ساتھ وقوع پذیر ہو رہے ہیں۔ شام میں اپنی

Read more

کیوں نہ سب عوام بھی پاکستان سے محبت کا حلف اٹھائیں

آئینِ پاکستان میں موجود نہایت ہی خوبصورت ”تھرڈ شیڈول“ موجود ہے جس میں اعلیٰ و سرکاری منصب پر فائز ہونے والے تمام افراد کے لئے ایمان افروز حلف نامے درج ہیں۔ قانون کی روح سے اس امر کو واضح کر دیا گیا کہ وزیرِ اعظم و صدر سے لے کر وزرا اور قاضی تک، ممبرانِ اسمبلی سے لے کر ایک فوجی تک۔ ہر فرد جو کہ سرکار کی ملازمت میں ہو، لازم ہے کے اپنے فرائض کو انجام دینے سے قبل اپنا اپنا حلف اٹھائے جس کا بنیادی نقطہ یہ عہد ہے کہ وہ ریاستِ پاکستان کا وفادار رہے گا۔ عام فہم میں یوں سمجھ لیں کے تھرڈ شیڈول، آرٹیکل 5 کی عکاسی کرتے ہوئے آرٹیکل 6 کا عین تضاد ہے۔ بلکہ ہر اُس عمل اور فعل کا جس کا متحمل نہ ہمارا معاشرہ ہوسکتا ہے نہ ہی معیشت۔

Read more

آبادی میں اضافہ اور صنفی توازن

ایک محتاط اندازے کے مطابق ہر روز دنیا میں اوسط 10,000 پاکستانیوں کا اضافہ ہو جاتا ہے۔ یونیسف کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے دن پاکستان میں 15,000 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ قیامِ پاکستان سے لے کر اب تک آبادی کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان چودھویں نمبر سے ترقی کرتے ہوئے چھٹے نمبر پر آگیا ہے، مزید ترقی کا امکان بھی روشن ہے۔ چلیں باقی نہ سہی کسی ایک دوڑ میں تو ہم دنیا کے سینکڑوں ممالک

Read more

ایک شوہر کی ڈائری سے کچھ اقتباسات

(آخری صفحہ، عنوان: شادیِ مرگ سے پہلے اور بعد) لکھتے ہوئے قدرے شرمندگی محسوس ہو رہی ہے لیکن کیا کروں اپنے جیسے کئی معصوم بھلے مانسوں کے لیے مجھے ہی قلم کا سہارا لینا پڑا۔ کل رات کو ٹی۔ وی پر ایک گانا دیکھ رہا تھا۔ نشے سی چڑھ گئی اوئے کُڑی نشے سی چڑھ گئی۔ اچانک بیگم کسی چراغ سے نکلے ہوئے جن کی طرح سامنے آگئیں اور بولیں ”دیکھتے تو خوب ہیں فلمیں لیکن مجال ہے جو کبھی

Read more

کمسن رحمت بلوچ اور ریاست مدینہ

یہ موسم گرما کی ایک شام کی کہانی ہے۔ یونیورسٹی میں پڑھنے والے تمام طلبا اپنے پیپرز ختم کرکے اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔ میں بھی یونیورسٹی سے اپنی کلاسسز مکمل کرکے گھر پہنچا۔ بچپن کے سارے دوست گرمیوں کی چھٹیاں کسی صحت افزا مقام پر گزارنے کے بارے میں صلاح و مشورے کرنے لگے۔ سب دوستوں سے مشاورت کے بعد ہم نے اتوار کے دن صوبہ بلوچستان کے قبائلی خوبصورت مقامات درگ، تنگی سر اور موسی خیل جانے

Read more

نئے پاکستان میں کریلے گوشت، آم اور نیب

نئے پاکستان میں بھی گرمیاں آتے ہی پڑنے والی گرمی کا سوچ کر ٹھنڈے پسینے آنے لگے ہیں۔ لیکن پھلوں کے بادشاہ آم اور سبزیوں کے سرتاج کریلوں کی دستیابی سے دل گرمی برداشت کرنے پر رضامند ہو گیا ہے۔ گرمیوں کے آتے ہی ایک اور پریشانی بجلی کے ماہانہ بلز کی ہوتی ہے۔ نئے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں اتنی بار اضافہ کیا گیا ہے کہ لگتا ہے کہ پرانے پاکستان میں تو بجلی آٹو ڈاؤن لوڈ ہوتی

Read more

خواتین، دفتر اور گھر

وہ آج جب دفتر سے گھر آئی تو غصے سے اُس کا چہرہ سُرخ ہو رہا تھا۔ چھوٹی بہن نے جب وجہ دریافت کی تو پتا چلا آج پھر اس غصے کی وجہ ساتھ کام کرنے والے ارشد بھائی ہیں۔ جو مختلف حیلوں بہانوں سے اُس کے کام میں کیڑے نکالتے۔ غیرضرورری طور پر ہر چیز پہ نظر رکھتے اور بعد میں دفتر کے دوسرے لوگوں کو نمک مرچ لگا کے سناتے۔ یہ اُن کی پرانی عادت ہے کہ وہ موقع محل دیکھے بنا شروع ہوجاتے۔ کبھی کسی کے لباس کو لے کر تو کبھی کسی کی شادی شدہ زندگی پر تبصرے۔ علینہ ہی نہیں دفتر کی باقی لڑکیاں بھی اُن کو پسند نہیں کرتی تھیں۔

Read more

اویغور مسلمان: ’چین بورڈنگ سکولوں کے ذریعے بچوں کو والدین سے الگ کر رہا ہے‘

BBCدستاویزات کے مطابق صرف ایک شہر میں ہی 400 سے زیادہ بچوں کو اپنے دونوں والدین سے الگ کردیا گیا ہے ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ چین جان بوجھ کر اپنے مغربی صوبے سنکیانگ کے مسلمان بچوں کو ان کے خاندان، مذہب اور زبان سے الگ کر رہا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب سنکیانگ میں ہزاروں افراد کو ’تربیتی کیمپوں‘ میں زیر حراست رکھا جا رہا ہے، وہیں وسیع پیمانے پر ایک اور مہم کا

Read more

مارکسزم کا مختصر تعارف

معلوم انسانی تاریخ میں ایسی ایسی قد آور اور عالی فکر شخصیات گزری ہیں جنہوں نے اس کائنات، مافوق الفطرت ہستیوں اور انسان کے آپسی تعلق کے بارے میں ایسے غیر روایتی نظریات پیش کیے جنہوں نے انسانی زاویۂ نگاہ کو یکسر بدل کے رکھ دیا۔ انسانی سماج نے فکری میدان میں جتنی بھی ترقی کی ہے وہ انہیں سوچنے اور بغاوت کرنے والے دماغوں سے عبارت ہے۔

Read more

کم از کم آپ تو ایسا نہ کہیں

کیا ایک استاد یا چلیں چند اساتذہ کے برا ہوجانے سے درس وتدریس کا نظام کلی طور پر باطل کہلائے گا اور تمام اساتذہ جلاد اور ظالم کہلانے کے مستحق ہو جائیں گے؟
کیا کسی ایک فوج کے سپاہی کے غدار اور وطن فروش ہوجانے سے ان سرفروشوں کی قربانیوں کو اکارت سمجھ لیا جائے گا جنھوں نے خون کے آخری قطرے تک کو مادر وطن پہ نثار کردیا؟

کیا کسی ایک جج کے غلط فیصلے سے ماضی کے درست اور مبنی بر انصاف فیصلوں پر پانی پھیر دیا جائے گا، یا کسی ایک بدعنوان اور عاقبت نا اندیش قاضی کی طمع نفسانی کو بنیاد بنا کر تمام عدالتی نظام کو کرپٹ اور گندہ قرار دے دیا جائے گا اور اس کے ہر رکن پہ سفاکیت کے فتوے لگا دیے جائیں گے؟

Read more

تعلیم اور ہمارا معاشرہ

وہ قومیں جو تعلیم کو حقیر جانتی ہیں برباد ہو جاتی ہیں، یہ مثال ہمارے معاشرے پر پوری طرح سے صادق آتی ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے مورخ بھی مغربی مورخوں کی زبان استعمال کرتے ہیں، چونکہ ہمارے ہاں تخلیق کی کمی ہے اور تقلید پر ذور ہے، اسی وجہ سے یورپی تاریخ نویسی کا ماڈل ہمارے ذہنوں میں اس قدر سرائیت کیے ہوئے ہے کہ ہم تاریخی عمل کو یورپی نقطہ نظر سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Read more

حب الوطنی کے تقاضے

ملک اصل میں ایک نظام کو کہتے ہیں۔ یہ وہ میدان ہے جہاں اس ملک کے تمام لوگوں کا جمع ہونا ضروری ہوتا ہے۔ تمام انفرادی راستے اور ترقیات اس ایک میدان میں اکٹھی ہوتی ہیں۔ اوراس ایک میدان یا پلیٹ فارم پر جمع ہونے کے بعد یہاں سے آگے تمام راستے نکلتے ہیں۔ یہ سمجھنا غلط ہے کہ انفرادی طور پر ترقی کرنے کی بدولت ہمارا تعلق ترقی یافتہ اقوام یا نظام سے قائم ہوجائے گا۔

Read more

دوسری شادی کا لڈو

” ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﻮ منہ میں ﻟﮕﺎ ہوﺍ ﺩﺍﻧﺖ بظاہر ﭼﮭﻮﭨﺎ ﺳﺎ ﻣﺤﺴﻮﺱ ہوﺗﺎ ہے ﻣﮕﺮ ﺟﺐ ﻭﮦ ﮔِﺮﺗﺎ ہے ﺗﻮ ﺩﻭ ﺩﺍﻧﺘﻮﮞ ﺟﯿﺴﺎ ﺑﮍﺍ ﺧﻼ ﭼﮭﻮﮌ ﺟﺎﺗﺎ ہے ﺍﻭﺭ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﻭہاﮞ ﺍﻧﮕﻠﯽ ﺭﮐﮫ ﺭﮐﮫ ﮐﺮ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﺮﺗﺎ ﮬﮯ ﮐﮧ“ ہیں ﻭﺍﻗﻌﯽ ﺍﯾﮏ ﺩﺍﻧﺖ ﮔِﺮﺍ ہے؟

Read more

محبت، مہنگائی، ایڈز اور پولیو

حضرت قائدِ اعظم کے پرانے پاکستان کی عمارت کے 4 ستون تھے۔ عدلیہ انتظامیہ مقننہ اور پریس۔ نئے پاکستان کے خالق حضرت عمران خان کی ریاست کے 4 نئے ستون یہ ہیں۔ محبت کی قحط سالی، مہنگائی، ایڈز اور پولیو کی فراوانی۔ یعنی محبت کی قحط کے علاوہ باقی مہنگائی ایڈز اور پولیو کا سونامی آ گیا ہے۔ لیکن گھبرانے کی بات نہیں ہے کیوں کہ ہمارے عالمی مبلغ حضرت مولانا طارق جمیل صاحب وزیراعظم عمران خان سے بہت متاثر اور سوفیصد مطمئن ہیں کہ خان صاحب نئے پاکستان کو ریاستِ مدینہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

Read more

ٹرمپ انتظامیہ کی اٹارنی کے پناہ گزین بچوں کے بارے میں بیان کے بعد ٹوئٹر پر ہلچل: ’طالبان نے مجھے ٹوتھ پیسٹ اور صابن دیا تھا‘

Getty Imagesٹیکساس کے ایک حفاظتی مرکز میں پناہ گزین ماضی میں طالبان اور صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے والی مغویوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں اپنی اور امریکہ کی حراست میں حالیہ پناہ گزینوں کی حالتِ زار کا موازنہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہاں کم از کم انھیں ٹوتھ پیسٹ اور صابن ضرور دیا جاتا تھا۔ ان کے یہ پیغامات امریکی محکمہ انصاف کی وکیل کے اس بیان کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں

Read more

دل بہلانے والے لوگ

اخبارات، رسائل، سوشل میڈیا، ٹی وی چینلز الغرض جس طرف جایئے وہی اداس کر دینے والی خبریں، تجزیے، ٹاک شوز یوں محسوس ہوتا ہے حالاتِ حاضرہ کی ایک جنگ سی برپا ہے۔

تھکا دینے والے ان روزوشب میں کبھی دل چاہے کہ روح کی بالیدگی اور ذہنی پراگندگی دور کرنے کا کچھ سامان کیا جائے۔ تو چند ہی لفظ ذہن میں آتے ہیں۔ شاعری، موسیقی، ڈرامہ، فلم، فنون لطیفہ سے منسلک یہی جہتیں ہیں جن میں بنی نوع انسان سکون تلاش کرتے ہیں۔ اور سکون ملتا بھی بہت ہے۔

Read more

مارکسزم کا مختصر تعارف

معلوم انسانی تاریخ میں ایسی ایسی قد آور اور عالی فکر شخصیات گزری ہیں جنہوں نے اس کائنات، مافوق الفطرت ہستیوں اور انسان کے آپسی تعلق کے بارے میں ایسے غیر روایتی نظریات پیش کیے جنہوں نے انسانی زاویۂ نگاہ کو یکسر بدل کے رکھ دیا۔ انسانی سماج نے فکری میدان میں جتنی بھی ترقی کی ہے وہ انہیں سوچنے اور بغاوت کرنے والے دماغوں سے عبارت ہے۔

جدید دنیا میں کارل مارکس ایک ایسا ہی عظیم دماغ ہے جس نے انقلابِ فرانس، برطانوی معیشت اور جرمن فلاسفی کے مفصل تنقیدی جائزے کے بعد سماجی، معاشی اور سیاسی حرکیات کی از سرِ نو تشریح کی اور اپنے انقلابی نظریات پیش کیے ۔ ہیگل کا فلسفہ ’ایبسولیوٹ آئیڈئیلزم‘ کا فلسفہ ہے۔ ہیگل کے مطابق فکر اور سوچ ہی وہ محرکات ہیں جو مادی دنیا کو تبدیل کرتے ہیں۔ ہر تھیسز کا ایک اینٹی تھیسز ہوتا ہے جو مل کے ایک سینتھسز بن جاتا ہے جو کہ ایک نیا تھیسز ہوتا ہے اور یہ زنجیر یونہی آگے بڑھتی ہے۔

Read more

عرب دنیا کا جائزہ سات چارٹس میں: کیا عرب دنیا میں مذہب سے دوری بڑھ رہی ہے؟

BBC </figure>Arabs are increasingly saying they are no longer religious, according to the largest and most in-depth survey undertaken of the Middle East and North Africa. مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے اب تک کے سب سے بڑے اور تفصیلی سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عربوں کی ایک بڑھتی ہوئی تعداد اب خود کو غیر مذہبی قرار دے رہی ہے۔ The finding is one of a number on how Arabs feel about a wide range of issues,

Read more

پنجاب پولیس: مغلیہ دور سے عہد تبدیلی تک

پولیس انگریزی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب محافظ کے ہیں، فارسی زبان میں پولیس کے ، پاسبان اور عربی میں شرطہ کا لفظ کا استعمال کیا جاتا ہے، پاسبان کا مطلب دربان، چوکیدار، نگہبان اور حفاظت کرنے والے کے ہیں۔ پولیس کو عمومًا بطور سرکاری وکیل جانا جاتا ہے جو قانون کونافذ کرنے اور ضرورت کے مطابق قوت کا استعمال کرتے ہوئے عوامی و سماجی نظم و نسق کو برقرار رکھنے کی ذمہ دار و مختار ہوتی ہے۔

Read more

ٹرمپ کا ایک اور حربہ ناکام

ایران میں کسی بھی خاص موقع پر جب سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا خطاب ہوتا ہے تو سٹیج پر عمومی طور پر دو قسم کے بینر ضرور لگائے جاتے ہیں جن پر امام خمینی کا فرمان ”امریکہ ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا“ دوسرے بینر پر ”ہم امریکہ کو پاوں تلے روندتے ہیں“ لکھا ہوتا ہے۔ گزشتہ روز جاپانی وزیر اعظم نے ایران کا دورہ کیا انقلاب اسلامی کے بعد یہ جاپان کے کسی بھی پہلے وزیراعظم کا دورہ تھا اس تاریخی موقع پر ان دونوں فقروں کو عملی طو رپر ثابت کیا گیا ہے۔

Read more

کیا انسان آزاد پیدا ہوتا ہے؟

انسان جب آنکھ کھولتا ہے۔ تو وہ جس گھرانے میں پیدا ہوتا ہے، اسے بچپن میں ہوش سنبھالتے ہی بتا دیا جاتا ہے۔ کہ تمھارا مذہب کیا ہے۔ تمہاری براداری کیا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ گجر ہیں تو یہ بات ذہن نشین کروا دی جاتی ہے کہ آپ کی برادری بہترین ہے۔ صرف ان سے تعلق رکھ سکتے ہو۔ باقی شیخ کنجوس ہوتے ہیں۔ اور آرائیں مطلبی ہوتے ہیں وغیرہ۔ خاندان میں کن لوگوں سے میل جول رکھ سکتے ہو۔ کون سی پھوپھو اچھی ہے۔ اور کون سی خالہ اور کن لوگوں سے دور ہی رہنا ہے، وغیرہ۔

Read more

انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سیپری): انڈیا اور پاکستان میں دس برس میں جوہری بموں کی تعداد دگنی ہو گئی

AFP </figure>&#1575;&#1606;&#1672;&#1740;&#1575; &#1575;&#1608;&#1585; &#1662;&#1575;&#1705;&#1587;&#1578;&#1575;&#1606; &#1605;&#1740;&#1722; &#1711;&#1586;&#1588;&#1578;&#1729; &#1583;&#1587; &#1576;&#1585;&#1587; &#1605;&#1740;&#1722; &#1580;&#1608;&#1729;&#1585;&#1740; &#1576;&#1605;&#1608;&#1722; &#1705;&#1740; &#1578;&#1593;&#1583;&#1575;&#1583; &#1583;&#1615;&#1711;&#1606;&#1740; &#1729;&#1608; &#1711;&#1574;&#1740; &#1729;&#1746; &#1575;&#1608;&#1585; &#1711;&#1586;&#1588;&#1578;&#1729; &#1670;&#1606;&#1583; &#1576;&#1585;&#1587;&#1608;&#1722; &#1605;&#1740;&#1722; &#1662;&#1575;&#1705;&#1587;&#1578;&#1575;&#1606; &#1606;&#1746; &#1575;&#1606;&#1672;&#1740;&#1575; &#1587;&#1746; &#1586;&#1740;&#1575;&#1583;&#1729; &#1580;&#1608;&#1729;&#1585;&#1740; &#1576;&#1605; &#1576;&#1606;&#1575;&#1574;&#1746; &#1729;&#1740;&#1722;&#1748; یہ بات دنیا میں ہتھیاروں کی صورتحال اور عالمی سلامتی کا تجزیہ کرنے والے سویڈین کے ادارے سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سیپری) نے اپنی تازہ سالانہ رپورٹ میں کہی ہے۔ سیپری کے جوہری عدم توسیع، آرمز کنٹرول اور ڈس آرمامنٹ پروگرام کے سربراہ شینن کائل نے

Read more

کیا بجٹ بھی عوام دوست ہوتے ہیں

میرا تعلق تنخواہ دار طبقے سے ہے اور مہینے کے آخر میں مجھے یہ علم نہیں ہوتا کہ میرے پاس کچھ رقم بچے گی یا نہیں۔ یہی رائے پاکستان میں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے بیشتر افراد کی ہے۔ نئے پاکستان کو بنے کو دس ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اس عرصہ میں حکومت وقت نے عوام کو خاصا مایوس کیا ہے۔ اب تو خاصا مشکل ہو چکا ہے اپنی تنخواہ سے مہینے کا بجٹ ترتیب

Read more

قوم کو تاریخی بجٹ مبارک

بلاشبہ اس سال خطِ غربت سے نیچے چلے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد غیر معمولی ترقی ہو گی۔ قوم کو مبارک ہو ”وژنری“ حکمرانوں نے اپنے ملکی و غیر ملکی آقاوں کی مکمل اشیرباد سے تاریخ کا سب سے ”بہترین اور انقلابی“ بجٹ پیش کر دہا پے۔  ٹیکس کے اہداف ہی کامرانی کا اعلان فرما رہے ہیں۔  غریبوں اور سفید پوشوں کے لیے ریاست مدینہ کا جنت افروز بجٹ ہے۔  روزمرہ استعمال کی ساری اشیاء مہنگی ہو جائیں گی تو

Read more

مہنگائی کا طوفان اور آصف زرداری کی گرفتاری

مفاہمت کے بادشاہ اور مرد حر کہلانے والے آصف علی زرداری کی جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتاری سے ایک بات تو واضح ہوگئی ہے کہ ”کسی کو نہیں چھوڑوں گا اور نہ ہی این آر او دوں گا“ عمران خان کا بیانیہ دھیرے دھیرے کامیابیوں کی منزلیں طے کر رہا ہے۔ آج پی ٹی آئی کے کارکن بہت خوش ہیں۔ میرے ایک عزیز دوست محمد شاہد کھٹڑ ایڈووکیٹ کے نوجوان فرزند حامد ایڈووکیٹ سے ان کے دفتر کچہری راولپنڈی

Read more

رحمت علی رازی: سومنات جہان میں محمود شکل ایاز

رحمت علی رازی صاحب کو چند سطروں میں بیان کرنا ممکن نہیں نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں۔ محب وطن سچا پاکستانی۔ نڈر صحافی، مستند کالم نگا، تحقیقی رپورٹر، بیوروکریسی کا نبض شناس، نئے صحافیوں کا محسن، خوش اخلاق، خوش کردار، خوش لباس۔ سات اے پی این ایس ایوارڈ یافتہ واحد صحافی۔ صدارتی تمغہ برائے حسن کارکرگی سمیت کئی ایوارڈ اور سندیں سمیٹے والا متحرک آدمی۔ اپنی ذات میں انجمن، محفلوں میں جان محفل۔ رازی صاحب کا تعلق اس قبیلے سے تھا جن کو جغادری صحافی کہا جاتا ہے۔ جو نرم گرم چشیدہ لوگ تھے۔ جنہوں نے صحافت کے اساتذہ سے سیکھا اور ان کے ساتھ کام کیا۔

Read more

سیاست اور عوام کا ہتھیار

دنیا کے ہر کھیل میں ایک ہتھیار (ٹول) ہوتا ہے جس کے ذریعے وہ کھیل کھیلا جاتا ہے اور سیاست وہ کھیل ہے جہاں وہ ہتھیار دوسرا انسان ہے جس کے ذریعے سارا کھیل کھیلا جاتا ہے اور جیتا جاتا ہے کوئی بھی سیاست دان اس انسانی ہتھیار کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے۔ عام الفاظ میں اس ہتھیار کو عوام کہتے ہیں جو ان سیاست دانوں کی تقدیر پلٹ سکتی ہے۔ اس لیے پوری کوشش کی جاتی ہے کہ

Read more

جسمانی ہوس اور جنسی زیادتی کے محرکات

بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کوئی نیا جرم نہیں۔ نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد صرف ہمارے ملک میں ہی نہیں بلکہ اور بھی ایسے ممالک ہیں جہاں بچے اس اذیت سے گزرتے ہوئے دم توڑ جاتے ہیں اور کئی بچوں کو تو خود سے مار دیا جاتا ہے تا کہ زیادتی دینے والے پکڑے نہ جائیں۔ ان سب معاملات کے پیچھے مرد کی ہوس ہوتی ہے جس کا

Read more