بھوک چہروں پہ لیے چاند سے پیارے بچے

مجھے یاد ہے پہلی بار جب وہ آیا تھا میرے پاس تو اس نے سائے میں رکھے واٹر کولر کی طرف اشارہ کرکے کہا تھا کہ ”کیا میں پانی پی سکتا ہوں“ تو میں نے جواب کی منتظر ان آنکھوں والے پیارے سے بچے کے سر پر ہاتھ پھیر کر کہا تھا ضرور اور پھر میں پڑھانے میں لگ گیا۔ بچہ پانی پی کر اس دن وہاں سے گیا لیکن وقتاً فوقتاً وہ پانی پینے آتا جاتا رہا۔ کل جب

Read more

گپ: غریب کا پردہ اور حکمران کا دھندا

ہمارے ایک بہت ہی مہربان، جن سے ہمیشہ راہنمائی ملی اور موصوف علمی گفتگو کے فن میں بے مِثل، اپنی کم گوئی کے باوجود سمندر کو کوزے میں بند کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے جب کبھی کسی احباب کی لاف زنی، یاوہ گوئی یا پھڑ بازی کا تذکرہ جملہ معترضہ کے طور پر دوران گفتگو آ جاتا تو دھیمے سُروں میں بات کو سمجھاتے کہ آپ کو اس کو بات سے کیا زِک پہنچتی ہے کہ اگر کوئی پھڑ بازی

Read more

کمپنی تا برٹش راج: نالج کی نوآبادیاتی جڑیں

برطانیہ میں 1688 ء کے شاندار انقلاب کے بعد ایسٹ انڈیا کمپنی اور یہاں کے دولت مند افراد کے درمیان اتحاد قائم ہوا، جس کے بعد لبرل سرمائے اور لبرل شاہی خاندانوں کو منسلک اور متحد کرنے کے نئے دور کا آغاز ہوتا ہے، یہیں سے صاحب اقتدار افراد کو ایسٹ انڈیا کمپنی کی جانب سے نوازنے کا آغاز ہوتا ہے۔ چنانچہ کمپنی کے تحائف کی مد میں سالانہ اخراجات اچانک 1200 پاؤنڈ سے بڑھ کر 90 ہزار پاؤنڈز تک

Read more

افغانستان امریکہ پاکستان اور طالبان

اس بات پر تو پاکستان، امریکہ، طالبان اور افغانستان کو کوئی اعتراض نہیں کہ افغانستان میں بہر صورت امن بحال ہونا چاہیے اور اس امن کا پائیدار ہونا بھی ضروری ہے لیکن کیا پاکستان یا امریکہ ایسا کرنے میں کامیاب بھی ہو سکتے ہیں، یہ بات نہایت غور طلب ہے جس کا جائزہ لینا بہت ضروری ہے۔ افغانستان جغرافیہ لحاظ سے جس خطہ زمین پر واقع ہے اس کی اہمیت اتنی زیادہ ہے کہ کئی دہائیوں کے ناگفتہ بہ صورت

Read more

28 جولائی : ہیپاٹائٹس کا عالمی دن!

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں آج ہیپاٹائٹس کا عالمی دِن منایا جا رہا ہے۔ ہیپاٹائٹس سے آگاہی کا دن منانے کا مقصد اس خطرناک مرض کی روک تھام کے لئے اقدامات اور شعور اجاگر کرنا ہے۔ دُنیا بھر میں اِس وقت پینتیس کروڑ سے زائد افراد ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہیں جن میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ پاکستانی بھی شامل ہیں۔ دُنیا بھر میں سالانہ دس لاکھ سے زائد افراد اس مرض کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں۔ عالمی ادارہ ِ

Read more

نوجوان وکیل رہنما ملک دلاور حسین کا بہیمانہ قتل

یہ خبر مورخہ 14۔ 7۔ 2019 کوتقریباً نصف شب کے بعد ملی کہ ہمارے انتہائی قابل ِ احترام ساتھی اور نوجوان وکیل رہنما ملک دلاور حسین اپنے گھر پرایک قاتلانہ حملے کے دوران شدید زخمی ہوگئے ہیں اور اِس وقت ملک دلاور حسین ایڈووکیٹ کو ہنگامی حالت میں لاہور کے میو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ وکلا برادری کے لئے یہ خبر کسی بڑے صدمے سے کم نہ تھی کیونکہ ہر کوئی یہی بات سوچ رہا تھا کہ ملک

Read more

خصوصی افراد اور معذور معاشرہ

ہر خصوصی فرد جو پیدائشی یا حادثائی وجہ سے کسی ظاہری جسمانی عیب کا شکار ہو بھکاری نہیں ہوتا۔ اس کی عزت نفس کا اس کی جسمانی کمی کی طرح خیال رکھنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے اور دنیا کے تمام مہذب معاشروں میں ان مخصوص افراد کے ساتھ خصوصی محبت کا برتاٶ اور ان کی عزتٍ نفس کا خیال رکھنا ان معاشروں کے تہذیب یافتہ ہونے کی نشانی اور ہر فرد کی اخلاقی اور قانونی ذمہ

Read more

اختلاف رائے کے آداب

ہمارے معاشرے میں انتہا پسندی اور عدم برداشت کا رویہ ناقابل یقین حد تک بڑھ چکا ہے۔ آپس میں رائے کا اختلاف مخالفت کا روپ دھارچکا ہے۔ نفرت کا جذبہ اتنا عام ہوچکاہے کہ اپنے مدِمقابل کی دلیل سنے بغیر ہم اس کے غلط ہونے کا فیصلہ سنادیتے ہیں۔ تحمل، برداشت اوررواداری اب جنس ناپید ہوچکی ہیں۔ ”صحیح معنوں میں برداشت دوسروں کو سمجھنے سے شروع ہوتی ہے۔ دوسروں کا موقف سمجھنے کا یہ مطلب ہے کہ آ پ کو

Read more

کشمیر پر ثالثی؟ شملہ اور لاہور ایگریمنٹ کے بعد کیسے ممکن ہے؟

پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعے کی بڑی پرانی وجہ کشمیر۔ اس کا جب جب ذکر آتا ہے تو کئی خیالات جنم لیتے ہیں۔ کچھ لوگ اس مسلے کو نا قابل حل قرار دے کر اس پر بحث مباحثہ سے گریزاں رہتے ہیں۔ کچھ کے خیال میں یہ مسئلہ کبھی تھا ہی نہیں۔ کچھ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق اس مسئلہ کا بہترین حل موجود ہے۔ لیکن کیا کہیں صاحب اقوام متحدہ کی مسئلہ

Read more

امریکہ میں عمران خان کی فتوحات

واشنگٹن ڈی سی میں کیپٹل ون ایرینا میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے پی ٹی آئی کی طرف سے منعقدہ جلسے میں بھرپور شرکت کی نیو یارک اور دُور دُور سے لوگ شریک ہوئے یوں لگ رہا تھا جیسے الیکشن سے پہلے جلسہ ہو رہا ہو۔ لوگوں میں عمران خان کی مقبولیت بے مثال تھی۔ لوگ وہاں صبح 10 بجے سے پہنچنا شروع ہوئے اور عمران خان لگ بھگ ساڑھے پانچ بجے وہاں پہنچے لیکن لوگ بے تابی سے اپنی

Read more

کھڑکی کے شیشے پر بادل اور بارش کی تحریریں

بارش تیز ہوتی جارہی تھی۔ شیشے کی کھڑکیاں بادلوں کی گرج سے کھڑکھڑارہی تھیں۔ بوندیں شیشوں سے ٹکراٹکرا کر بہ رہی تھیں۔ وہ دبے قدموں اپنے بستر سے اٹھ کر کھڑکی کے پاس آکھڑی ہوئی۔ موسم میں خنکی تھی اپنی شال کندھے پہ لپیٹ کر اسے کچھ گرماہٹ محسوس ہوئی۔ برسات میں بوندیں شیشے سے ٹکرا کروہیں رک جاتی تھیں یہ احساس اسے اندر تک جھنجوڑ گیا۔ وہ خود بھی توایک ایسے ہی حصار میں تھی جہاں سارے درد دکھ

Read more

برقی آلات کا بے جا استعمال

اس میں دو رائے نہیں کہ سائنسی ترقی نے انسانی زندگی کو حددرجہ آسان و پر آسائش کردیا ہے۔ بجلی ہو، ذرائع رسل و رسائل ہوں یا پھر علاج معالجہ کی سہولیات، ہر میدان میں بیش بہا بہتری آئی ہے۔ اور اگر ماضی قریب میں دیکھا جائے تو معلومات کی ترسیل یا انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ایک عظیم انقلاب برپا ہو گیا ہے جس سے بلا شبہ تمام نوعیت کے معلوماتی و تفریحی مواد تک رسائی کے لئے انگلی کے ذرا

Read more

یہ آئین سیاست دانوں کا محافظ ہے یا عوام کا؟

پوچھا جاتا ہے کہ سب الزامات صرف سیاست دانوں پر ہی کیوں لگتے ہیں؟ اس کا سیدھا سا جواب ہے کہ سیاست دان ہی ریاست چلانے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ موجودہ دور میں جمہوریت ریاستی امور چلانے کا بہترین ماڈل ہے۔ اس ماڈل کا سب سے اہم حصہ انتخابات اور منتخب ہونے والے سیاست دان ہوتے ہیں۔ انتخابات اور منتخب کرنے کے قواعدو ضوابط کو آئین کا نام دیا جاتا ہے۔ انتخابات کا جیسا طریقہ کار ہوگا اور منتخب

Read more

خواب دیکھنا اپنے اوپر فرض کر لیں

ہم نے جو کچھ حاصل کرنا ہوتا ہے وہ سب سے پہلے سوچوں کی صورت وارد ہوتا ہے۔ کیا حاصل کرنا اور کیوں کرنا ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سرِ فہرست وجہ معاشی حالات ہوتے ہیں۔ اب کچھ افراد تو ”جیسے چل رہا ہے کام چلنے دو“ کی سوچ لئے، اپنے کمفرٹ زون میں رہتے زندگی گزار دیتے ہیں۔ اور اسی سوچ کا سلسلہ کئی نسلوں تک منتقل ہوتا جاتا ہے۔ مگر کچھ خاص افراد

Read more

کون سیاہی گھول رہا تھا وقت کے بہتے دریا میں

خون ہی خون ہے چار چوفیرے۔ اکیسویں صدی کا سورج سرخ رنگ لیے طلوع ہوا۔ غروب ہوتے ہوتے جانے کیا کیا رنگ دکھائے گا۔ نیویارک سے اٹھنے والے دھنویں کے بادل ایشیا کی سرزمینوں پر خون برسا چکے۔ گرج و چمک اگرچہ کچھ کم ہوئی ہے لیکن ارتکاز اتنا ہوچکا کہ اب گرنے والی دو چار بوندوں سے بھی سیلاب کا گماں ہونے لگتا ہے۔ ہو بھی کیوں نا؟ نسلیں معدوم ہونے کو آئی ہیں۔ موت میں اب موت والی

Read more

بلتستان کے مشہور صوفی بزرگ سید علی طوسیؒ

سرزمین علماء کواردو میں موجود سید علی طوسیؒ کا مقبرہ بلتستان بھر میں ہزاروں عقیدت مندوں کے لیے زیارت گاہ ہے جہاں ہر قسم کی پریشانیوں سے نجات پانے کی غرض سے مریدان سید علی طوسی اپنے عقیدت کا اظہار کرنے آتے ہیں خصوصا جمعرات اور جمعہ کے دن یہاں بڑی تعداد میں باہر سے مہمان تشریف لاتے ہیں اور سید بزرگوار کی توسط سے خدا ان کی حاجت برآوری فرماتا ہے۔ طوسی برادران کے بارے میں بزرگوں اور تاریخی

Read more

ٹریفک کی لاقانونیت اور ہمارے رویے

”ڈرائیور طوفان بدتمیزی کی بدترین مثال پیش کرتے ہوئے تمام ٹریفک قوانین کو پاؤں تلے روندتا چلا آ رہا تھا، جیسے ہی موٹروے ٹول پلازہ آیا، اس نے آناًفاناً سیٹ بیلٹ باندھی اور موٹروے کے باقی تمام اصولوں کا پاسدار نظر آنے کی بھرپور کوشش کرنے لگا، جتنی دیر وہ موٹروے پہ رہا، اس نے سیٹ بیلٹ باندھے رکھی، اپنی لائن پہ رہا، ہر اوورٹیک سے قبل انڈیکیٹر دیتا رہا، اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کے تمام حقوق پورے

Read more

ہر دس روز بعد یوم سیاہ منانے والی قوم!

” اقوام عالم ہر گزرتے دن کے ساتھ زندگی کے روشن دنوں کی طرف بڑھ رہی ہیں لیکن ہم پاکستانی وہ واحد قوم ہے جن کی تاریخ میں ہر سال ایک نہ ایک“ یوم سیاہ ”کا اضافہ ضرور ہوتا ہے۔ ایک زمانے میں ہم سولہ دسمبر 1971 اور 5 جولائی 1977 جیسے ایام یوم سیاہ کے طور پر مناتے تھے لیکن نئی صدی میں قدم رکھنے کے بعد ہماری تاریخ میں تاریک ایام میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔ پہلے سولہ

Read more

25 جولائی: وہی حالات ہیں فقیروں کے

گرتے پڑتے تبدیلی سرکار کا پہلا سال تقریباً پورا ہونے کو ہے۔ باریاں لینے والی پچھلی دو حکومتوں کی خراب کارکردگی، عوامی مسائل سے پہلو تہی اور بے حسی لوگوں کی بہت بڑی تعداد کو عمران خان کے قریب لے آئی تھی۔ عمران خان کی کرشماتی شخصیت اور تبدیلی کے نعروں سے لوگوں میں اچھے دنوں کی جو امید پیدا ہوئی تھی، وہ تحریک انصاف حکومت کی ناتجربے کاری، اور نالائقی سے خاک میں مل چکی ہے۔ تبدیلی کا ہیجان

Read more

ہندراپ نالہ تنازع پر سیاست

گلگت بلتستان صوبائی حکومت کی جانب سے قائم کیے گئے چار نامکمل اضلاع میں سے ایک ضلع گوپس یاسین کے علاقہ پھنڈر بالخصوص ہندراپ کے عوام کو نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ اگلے سال گلگت بلتستان کے انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔ اس بات میں کسی قسم کی حیرات کا اظہار نہیں کرنا چاہیے کہ پیشہ ور بہروپیے انتخابات میں ووٹ کے حصول کے لئے قسم قسم کے بھیس بدل کر دروازے پر دستک دیں گے۔

Read more

ریپ، با اثر سیاستدان، بی جے پی اور متعدد ہلاکتیں، یہ حقیقت ہے یا کوئی فلمی کہانی

انڈیا کی ریاست اترپردیش کا شہر اناؤ ایک ایسی خبر کے سبب سرخیوں میں ہے جس نے لوگوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا کہ آیا یہ حقیقت ہے یا کسی فلم کی کہانی۔ جس میں ایک نا بالغ لڑکی کے ریپ سے لے کر اس کے گھر والوں کو حراساں کرنا اور اس کے والد کا قتل بھی شامل ہے۔ چند روز پہلے ہی ریپ کی شکار لڑکی، اس کے وکیل اور دو گواہوں کی کار کو رائے بریلی

Read more

ریپ، با اثر سیاستدان، بی جے پی اور متعدد ہلاکتیں، یہ حقیقت ہے یا کوئی فلمی کہانی

انڈیا کی ریاست اترپردیش کا شہر اناؤ ایک ایسی خبر کے سبب سرخیوں میں ہے جس نے لوگوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا کہ آیا یہ حقیقت ہے یا کسی فلم کی کہانی۔ جس میں ایک نا بالغ لڑکی کے ریپ سے لے کر اس کے گھر والوں کو حراساں کرنا اور اس کے والد کا قتل بھی شامل ہے۔ چند روز پہلے ہی ریپ کی شکار لڑکی، اس کے وکیل اور دو گواہوں کی کار کو رائے بریلی

Read more

میرے سامنے ایک روشن پاکستان ہے

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورے سے یہ تاثر عام ہے کہ اب وہ بھی روایتی سیاستدانوں کی طرح کے ہو گئے ہیں کیونکہ انہوں نے امریکا جو دنیا کی بڑی طاقت ہے سے الجھنا مناسب نہیں سمجھا اور اس کی آشیر باد کو ضروری جانا لہٰذا وہ اس کی جانب سے دی گئی دور ے کی دعوت پر بے قرار ہو کر چل پڑے۔ اس دورے کو کچھ ذہین لوگ ناکام کہہ رہے ہیں تو کچھ کامیاب مگر

Read more

محبت نامے برائے فروخت

سردیوں کی دھوپ تھی اور یونیورسٹی کا لان تھا۔ ایک کلاس فیلو بڑے خواب ناک انداز میں بولا؛ یار! کل ”اس“ کا برتھ ڈے ہے۔ سوچ رہا ہوں کہ ایک عدد تحفے کے ساتھ ایک غزل بھی اس کی تعریف میں لکھ کر دوں۔ موجودہ حاضرین و ناظرین کی تعداد صرف تین تھی۔ یعنی موصوف، میں اور میرا لنگوٹیا شہزاد (موجودہ ڈاکٹر شہزاد اسلم) ۔ ”اس“ وہ دوشیزہ تھیں جن سے ان صاحب کا معاشقہ چل رہا تھا اور جناب

Read more

اشفاق احمد سے عرفان صدیقی تک

اشفاق احمد اپنی ایک کتاب میں لکھتے ہیں کہ اٹلی کے شہر روم میں مقیم تھا تو ایک بار اپنا جرمانہ بروقت ادا نہ کرنے پر مجھے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہونا پڑا۔ جب جج نے مجھ سے پوچھا کہ جرمانے کی ادائیگی میں تاخیر کیوں ہوئی تو میں نے کہا کہ میں ایک ٹیچر ہوں اور کچھ دنوں سے مصروف تھا اس لئے جرمانہ ادا نہیں کر پایا۔ اس سے پہلے کہ میں اپنا جملہ مکمل کرتا، جج

Read more

وزیراعظم کا دورہ امریکہ اور مسئلہ کشمیر!

وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت امریکہ کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ چکے ہیں اوور سیز پاکستانی کیمونٹی کی جانب سے جس طرح عمران خان کا استقبال کیا گیا تاریخ میں اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے جس پرتپاک استقبال کے ساتھ وزیراعظم پاکستان کو خوش آمدید کہا اور عمران خان نے جس اعتماد کے ساتھ خطے میں خوشحالی ’امن اور پاکستان کے وژن کو امریکہ کے سامنے پیش

Read more

سیلاب اور محرومیوں کی دلدل

جب آپ کے حدنگاہ پانی ہی پانی ہو، کہیں راہ فراراختیارکرنے کے لیے بھی خشک راستہ نظرنہ آئے، کشی ہو، نہ آپ تیراک ہوں، پانی گھرکی دہلیزپردستک دینے لگے، مکانوں کی دیواروں میں دراڑیں پڑجائیں اورانسان توانسان جانور، حتی کہ سانپ بھی جائے پناہ تلاش کرتے کرتے آپ کے گھروں میں داخل ہورہے ہوں، درختوں پرحشرات الارض کی اتنی تعدادہوکہ شیشم، کیکراورسفیدے کے تنوں پربھی آپ لٹک نہ سکتے ہوں، موبائل فون کی بیٹیریاں آخری سانسیں لے رہی ہوں توپھرانسان

Read more

دوہری شہریت کے حامل افراد اور حب الوطنی

کچھ باتیں جو محسوس کرتا ہوں یا خیال کرتا ہوں، اجازت دیں کہ آپ کی نذر کر سکوں۔ معین قریشی، شوکت عزیز سے لے کر کئی ایسے افراد جو پاکستان کے اعلی عہدوں پر براجمان رہے، اور اپنے عہدہ کے تمام فیوض وبرکات سمیٹ کر دوبارہ اپنے اپنائے ہوئے وطن کو لوٹ گئے، دوبارہ واپس نہ آنے کے لئے۔ یا جب تک کہ کوئی نمایاں عہدہ کے لئے اپنے سابق وطن میں کوئی دوبارہ نہ پکارے ۔۔۔۔ اب ان دوہری

Read more

اسٹپنی

میں کالج کی بس میں پڑا ایک فاضل پہیہ ہوں۔ عام طور پر مجھے ”اسٹپنی“ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ میرا یہ نام کیسے پڑا اس کے بارے میں میں کچھ بتانے سے قاصر ہوں۔ خیر نام سے کیا فرق پڑتا ہے۔ میرا کام مشکل وقت میں بس کو عارضی سہارا فراہم کرنا ہے۔ ”اسٹپنی“ کا عہدہ عام طور پر انہی کے حصے میں آتا ہے جن سے مستقل گاڑی کا بوجھ اٹھانا مقصود نہیں ہوتا۔ میں اس مقام

Read more

پنجاب کی قومی زبان کون سی ہے؟

تئیس جولائی صبح نو بجکر تیس منٹ پر تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کیطرف سے اپنے آفیشل سوشل میڈیا فین پیج پر شناخت اور ماں بولی (مادری زبان) سے محروم پنجاب کے سوئے ہوئے عوام کو یہ خوشخبری سنائی گئی کہ ”پاکستان تحریک انصاف کا منشور تھا کہ پرائمری سطح پر تعلیم اردو میں دی جائے محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے پنجاب کے 22 اضلاع میں طلباء، والدین اور اساتذہ سے ذریعہ تعلیم

Read more

25 جولائی_ایک جہد مسلسل!

25 جولائی کا دن تحریک انصاف کے ووٹرز بالخصوص نوجوانوں کے لیے عید سے کم نہیں۔ اس دن کو دیکھنے کیلہے جتنے طعنے ہم نے سنے شاید ہی کسی بہو نے اپنی ساس کے بھی سنے ہوں۔ مجھے آج بھی یاد ہے جب 2011 کے اوائل میں ریمنڈ ڈیوس کو زرداری حکومت نے راتوں رات ملک سے باہر بھیجا تو پاکستان کی ساری قیادت بلوں میں گھس گئی تھی۔ اس دن صرف ایک شخص اس کے خلاف باہر نکلا تھا

Read more

جس کو ہو دین و دل عزیز اس کی گلی میں جائے کیوں؟

کون کہتا ہے کہ ملک خداداد میں نفسا نفسی اور نا اتفاقی کا عالم ہے۔ یقین مانئیے! جتنا اتفاق اور یک جان ہونے کی روایت اس ملک میں پائی جاتی ہے اس کی نظیر تو شاید ہی آپ کو دنیا کے کسی اور ملک میں ملے۔ ہر فرد ہی قائم ربط ملت کے سنہرے اصول پر اس قدر سختی سے کاربند ہے کہ کوئی مجھ جیسا نا عاقبت اندیش اس فرد کو بیرون دریا کرنے کی کوشش کا سوچ بھی

Read more

’سبزوار‘ اور ’سبزواری‘

جس طرح ہر شخص ایک کہانی ہے، اسی طرح ہر نام بھی ایک تاریخ ہے۔ خواہ وہ نام کسی فرد کا ہو، شہر کا، علاقے کا، تحریک کا، یا قبیلے کا۔ ہر نام نے کوئی نہ کوئی ارتقائی اور تاریخی سفر ضرور طے کیا ہوا ہوتا ہے، یہ اور بات ہے کہ ہمیں اس ارتقائی سفر کی جُزیات اور اصلیت معلوم ہو یا نہ ہو۔ بہت سے نام دلچسپ تاریخی پسمنظر رکھتے ہیں اور ان کو صحیح معنوں میں جاننے

Read more

مصطفی بھائی کے ابا اور 25 جولائی کا دن

مسلم لیگ ن کا احیاء اس وقت کیا گیا جب پاکستان پیپلزپارٹی سمیت دیگر وژن رکھنے والی جماعتیں تھیں اور نظریاتی سیاست کا رواج اپنے عروج پر تھا۔ نظریات کا رومانس ختم کرنا اس وقت کی ریاستی حکمت عملی تھی۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد جو تھوڑی بہت سیاست کی اخلاقی اقدار جوباقی تھیں آصف زرداری اور میاں نواز شریف کی قیادت میں ان کا جنازہ نکل گیا اور مک مکا کی سیاست تیزی سے ترقی ہوئی

Read more

سندھ میں مسائل اور ابھرتی ہوئی نوجوان قیادت

صوبہ سندھ ملکی کی سیاسی تاریخ میں اہم کردار ادا کرتا چلا آ رہا ہے ون یونٹ کا کا زمانہ ہو، ضیائی مارشل لا ہو یا پھر ایم آر ڈی کی جدوجہد ہو ہمیشہ یہاں سے نوجوان چہرے قیادت کرتے ہوئے نظر آئے ہیں۔ سندھ میں نوجوان قیادت اپنے سیاسی شعور، سائنسی سوچ و فکر اور جدید تقاضوں کے مطابق منطم طریقے سے آگے بڑھ رہی ہے۔ اکیسویں صدی میں سیاست، سماجیات اور جدوجہد کے اصولوں میں وقتی تقاضاؤں کے

Read more

ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے

بہت شور مچا ہوا ہے کہ ہماری معیشت تنزلی کا شکار ہے۔ برباد ہوجائیں گے، دیوالیہ نکل جائے گا۔ ڈالر مہنگا ہوگیا، سونا نایاب یوگیا۔ بازار سنسان، کاروبار میں مندی کا رجحان۔ افراط زر کی شرح بلند ہوگئی۔ یقینا معاملات ایسے ہی ہیں۔ یہ سب ایکا ایکی نہی ہوا۔ دہائیاں لگی ہیں اس سب میں۔ ایسا کیوں ہوا؟ کون اس سب کا ذمہ دار ہے؟ کوئی ایک سیاسی جماعت؟ نہی۔ کوئی ایک ادارہ؟ نہی۔ کوئی ملک؟ نہی۔ یہود و ہنود

Read more

پی ایم ڈی سی اور میڈیکل کے خواہش مند طالب علم

پاکستان کے ادارے پی ایم ڈی سی نے سندھ صوبے کے ان طالب علموں کوجو میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند ہیں۔ اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عجیب مخمصے میں ڈال رکھا ہے۔ داخلہ پالیسی اور MCAT کے امیدوار اور ان سے زیادہ والدین بہت زیادہ پریشان ہیں۔ ہر سال جو امتحان اکتوبراور نومبر کی درمیانہ تاریخوں میں لیا جاتا رہا ہے۔ آخر کیا وجہ ہے کہ اب یہ ٹیسٹ اگست میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ باقی

Read more

ڈئیر زندگی جیسی فلمیں ہمیں کیا سکھاتی ہیں

صبح ہوئی۔ آپ اٹھے۔ دن کے معمولات کو ترتیب دیا اور ان میں جڑ گئے۔ ایک تھکا دینے والا طویل دن۔ الجھن بھری شام۔ ڈھلتی رات۔ تھکاوٹ اور نیند۔ یا دوسری طرف ایک متبادل صبح۔ آپ اٹھے۔ دن کے بے ترتیب کام۔ فراغت بھرا دن۔ آوارہ شام۔ گہری رات، کچھ بیداری اور پھر نیند۔ زندگی کے ان بدلتے، جڑتے معمولات میں بھی زندگی کا خالی پن کہیں نہ کہیں برقرار رہتا ہے جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ آپ

Read more

شدت پسندی کے مختلف واقعات میں دس فوجی ہلاک

Getty Imagesوزیر اعظم عمران خان نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی دعائیں اور ہمدردیاں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ (فائل فوٹو) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں شدت پسندوں کے دو الگ الگ حملوں میں ہلاک ہونے والے پاکستانی فوجیوں کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق سنیچر کے روز پیش آئے دو مختلف واقعات میں فوج کے ایک

Read more

عمران خان اور ٹرمپ: مجھے بھی کچھ کہنا ہے

وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے بارے میں اتنا کچھ لکھا، کہا اور سنا جا چکا ہے ہے اب میرے لکھنے کی کوئی وجہ یا گنجائش نہیں رہ جاتی۔ لیکن پھر بھی میں لکھ رہی ہوں۔ کیوں؟ اس لئے کہ میرا بھی دل چاہ رہا ہے کہ لکھوں۔ میں نہ تو تجزیہ نگار ہوں نہ سینیئر صحافی۔ نہ ہی کسی تھینک ٹینک کی رکن اور نہ ہی ماہر معاشیات کہ آپ کو کرنٹ ڈیفیسٹ اکاونٹ، گردشی اور غیر گردشی

Read more

اگر یہ صحیح ہے تو اس میں غلط کیا ہے؟

پاکستان کی 1947 کی تاریخ کے آئینے میں اگرجھانک کر دیکھا جائے تو کراچی شہر کی آبادی آج کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر تھی۔ اس وقت جو بھی آبادی تھی اس کا ستر فیصد گوٹھوں میں آباد تھا۔ ساحل سمندر کے ساتھ مچھیرے آباد تھے جن کا انحصار مچھلی کی تجارت پر تھا۔ سمندر سے فاصلے پر آباد، آبادی زیادہ تر کاشت کاری کرتی تھی اس لئے کہ ملیر ندی اس وقت پانی کی دولت سے مالامال تھی

Read more

سید محمد سلیم ریاض: ریڈیو پاکستان کی طلسمی آواز پیوند خاک ہو گئی

گزشتہ دو دہائیوں میں ہمارے نوسٹیلجیا سے جڑی بہت سی خوبصورت چیزیں قصہ پارینہ بنیں، جن میں ایک ریڈیو بھی شامل ہے۔ جدید ابلاغ کی ہوشربا سہولیات میسر ہونے کے باوجود ریڈیو سماعت کرنے کا اپنا ہی ایک لطف ہے۔ سرودِ رفتہ کے گل رنگ یاد باغ میں کنواری مٹی کی روح پرور باس میں بسا ایک چھوٹا سا گھر ابھی تک آباد ہے جہاں سر شام ہی صحن میں چھڑکاؤکر کے چارپائیوں کے ساتھ ایک چھوٹی سی میز پر

Read more

ناروے کی یہ جیل تو بالکل کسی یونیورسٹی کے کیمپس کی طرح لگتی ہے

Reutersناروے کے ہالڈن جیل میں عبادت کا کمرہ۔ کسی شخص کو جیل بھیجنے کا مقصد بدلہ لینا ہوتا ہے یا اس کی بحالی؟ 20 سال قبل ناروے نے سزا کے لیے ‘لاک اپ’ کرنے کی حکمتِ عملی کو ترک کر دیا اور وہاں دوبارہ جرم کرنے کی شرح میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی۔ بی بی سی کی ایما جین کربی اس سسٹم کو کام کرتے ہوئے دیکھنے اور ان جیل حکام سے ملنے کے لیے گئیں جنھیں قیدیوں کے

Read more

’کارگل میں اتنی ہلاکتیں ہوئیں جتنی مشرقی پاکستان میں بھی نہیں ہوئی تھیں‘

Getty Images </figure>&#1705;&#1575;&#1585;&#1711;&#1604; &#1570;&#1662;&#1585;&#1740;&#1588;&#1606; &#1705;&#1746; &#1576;&#1575;&#1585;&#1746; &#1605;&#1740;&#1722; &#1575;&#1606;&#1672;&#1740;&#1575; &#1575;&#1608;&#1585; &#1662;&#1575;&#1705;&#1587;&#1578;&#1575;&#1606; &#1605;&#1740;&#1722; &#1705;&#1574;&#1740; &#1705;&#1578;&#1575;&#1576;&#1740;&#1722; &#1604;&#1705;&#1726;&#1740; &#1580;&#1575;&#1670;&#1705;&#1740; &#1729;&#1740;&#1722;&#1748; &#1575;&#1587; &#1705;&#1740; &#1604;&#1681;&#1575;&#1574;&#1740; &#1705;&#1746; 20 &#1576;&#1585;&#1587; &#1705;&#1740; &#1578;&#1705;&#1605;&#1740;&#1604; &#1662;&#1585; &#1576;&#1740; &#1576;&#1740; &#1587;&#1740; &#1606;&#1746; &#1575;&#1662;&#1606;&#1740; &#1582;&#1589;&#1608;&#1589;&#1740; &#1587;&#1740;&#1585;&#1740;&#1586; &#1705;&#1746; &#1587;&#1604;&#1587;&#1604;&#1746; &#1605;&#1740;&#1722; &#1662;&#1575;&#1705;&#1587;&#1578;&#1575;&#1606;&#1740; &#1589;&#1581;&#1575;&#1601;&#1740; &#1575;&#1608;&#1585; &#1605;&#1589;&#1606;&#1601;&#1729; &#1606;&#1587;&#1740;&#1605; &#1586;&#1729;&#1585;&#1729; &#1587;&#1746; &#1576;&#1575;&#1578; &#1705;&#1740; &#1580;&#1606;&#1726;&#1608;&#1722; &#1606;&#1746; &#1711;&#1584;&#1588;&#1578;&#1729; &#1576;&#1585;&#1587; &#1575;&#1587; &#1576;&#1575;&#1585;&#1746; &#1605;&#1740;&#1722; &#1575;&#1740;&#1705; &#1705;&#1578;&#1575;&#1576; ‘&#1601;&#1585;&#1575;&#1605; &#1705;&#1575;&#1585;&#1711;&#1604; &#1657;&#1608; &#1583;&#1740; &#1705;&#1615;&#1608; – &#1575;&#1740;&#1608;&#1606;&#1657;&#1587; &#1583;&#1740;&#1657; &#1588;&#1575;&#1705; &#1662;&#1575;&#1705;&#1587;&#1578;&#1575;&#1606;’ &#1578;&#1581;&#1585;&#1740;&#1585; &#1705;&#1740; &#1729;&#1746;&#1748; نسیم زہرہ کہتی ہیں کہ ابتدائی طور پر تو کارگل کا منصوبہ یہی تھا

Read more

بابا زبردستی بسیرے نہیں ہوتے

موجودہ حالات میں والدین کے لئے یہ بات دھیان میں رکھنا اور اس پر عمل کرنا بے حد ضروری اور اہم ہے کہ اپنے بچے بچیوں کا رشتہ طے کرنے سے قبل لڑکا اور لڑکی دونوں کی رائے لیں، خدارا اپنی بچیوں کی زندگیوں کو جیتے جی جہنم نا بنائیں ان کی پسند اور نا پسند کا پورہ خیال رکھے اپنے گھمنڈ، انا، جاہ و جلال، عزت، کو خاطر میں نہ لائے، اور اس گمان میں نہ رہے کہ میری

Read more

فائز المرام یا فائز عیسی

جسٹس جناب قاضی فائز عیسی کا تعلق بلوچستان کے ایک معتبر گھرانے سے ہے۔ وہ عرصے سے قانون کی پاسداری میں مصروف رہے ہیں۔ جب سے محترم قاضی فائز عیسی کے بارے میں قانون کی شق 209 کے تحت دائر ریفرنس کی بات ہو رہی ہے عدلیہ اور انتظامیہ دو الگ الگ طبقوں میں تقسیم دکھائی دے رہے ہیں۔ معزز وکلاء اور منصف صاحبان کی ایک کثیر تعداد فاضل جج کے مواخذے کے خلاف صف آراء ہیں۔ اس ریفرنس کی

Read more

قبائلی انتخابات: موروثی سیاست کامیاب ٹھہری یا ناکام؟

قبائلی اضلاع میں پہلی بار ہونے والے صوبائی انتخابات کافی حد تک پر امن طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد امید وار وں نے 6، پی ٹی آئی نے 5، جمیعت علمائے اسلام (ف) نے 3، جماعت اسلامی نے ایک اور عوامی نیشنل پارٹی نے بھی ایک نشست حاصل کی ہے۔ غیر حتمی و غیر سر کاری نتائج کے مطابق PK۔ 100 باجوڑ ( 1 ) سے پی ٹی آئی کے امید وار انور زیب

Read more

صفائی نصف ایمان ہے

فلموں، ڈراموں اور خبروں میں مغربی ممالک کی جو جھلکیاں نظر آتی ہیں ٱن میں ایک چیز واضح ہوتی ہے اور وہ ہے صفائی۔ صاف ستھری سڑکیں اور فضا، طوفان اور شدید بارش کے بعد جلد ہی رواں دواں ہوتے معمولاتِ زندگی، یوں محسوس ہوتا ہے جیسے قدرت ٱن پر کچھ زیادہ ہی مہربان ہے۔ کیا یہ واقعی قدرت کی مہربانی ہے یا درِپردہ وجوہات کچھ اور ہیں؟ ہم میں اور ٱن میں کیا فرق ہے؟ ارشادِ نبوی ہے کہ

Read more

شاہ "دوم” اور عالمی طاقت کے گُھٹنے

آج حالیہ دورہ امریکہ کی ایک تصویر جس میں جناب عمران خان صاحب ایک ہاتھ میں تسبیح اور سیاہ شلوار قمیض پہنے مسکراتے ہوئے کھڑے ہیں اور عقب میں شاہ محمود قریشی بھی موجود ہیں۔ یار لوگوں نے اس تصویر کے پار جھانکتے ہوئے بادشاہِ ”دوم“ کی وجاہت، پرہیز گار تسبیح اور لباس کے مقابل عالمی طاقت کو دہشت زدہ دیکھ بھی لیا ہے۔ تسبیح و لباس کی خوش نصیبی کا شخصی تعارف سننے کے بعد ہم تو غالب کا

Read more

خر اندازی

اس ملک میں مردم شماری اور خانہ شماری اتنے چاؤ سے نہیں ہوتی جتنی باقاعدگی سے گدھا شماری منعقد ہو رہی ہے۔ یعنی انسانوں کو گننے کا خیال حکومتوں کو کبھی دس اور کبھی بیس سال بعد آتا ہے، لیکن پتا نہیں کیا کرامت وقوع پذیر ہو گئی کہ گدھا شماری ہر سال باقاعدگی سے ہو رہی ہے۔ سال 2018 اور 19 کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے، جو کہ

Read more

لاحاصل

جولائی کی تپتی دوپہر تھی، سورج سوا نیزے پہ کھڑا آگ برسا رہا تھا، سارے لوگ اپنے اپنے گھروں میں محصور تھے اور وہ جو کسی کام سے گھروں سے باہر تھے وہ بھی اس جُھلساتی ہوئی دھوپ سے بچنے کے جتن کرتے نظر آ رہے تھے، ایسے میں انسان ہی کیا تمام چرند پرند بھی اس گرمی کے ہاتھوں ستائے ہوئے کسی سائے کی تلاش میں تھے۔ وہ بھی اس وقت ایک درخت کے سائے میں موجود اپنی منتشر

Read more

جنگ کی تباہ کاریاں اور ہم سب

عموماً جنگوں کی تاریخیں ان کے جیتنے والے لکھتے ہیں جو جنگ و جدل کو ایک خوبصورت اور خوش نما شے کے طور پر بیان کرتے ہیں۔ مگر جنگوں کی حقیقت صرف ان لوگوں کو معلوم ہے جو جنگ کی تباہ کاریوں سے گزرے ہیں اور صرف وہی بتلا سکتے ہیں کہ جنگ کا ٹلنا ان کے لئے کیسے ذہنی سکون کا باعث ہوتا ہے۔ اگرچہ اس میں حیرانی کی کوئی بات نہیں کہ تاریخ میں جنگ اکثر اوقات انقلاب

Read more

سُن چرخے دی مِٹھی مِٹھی کوک

چرخہ اور چکی۔ اب کس نے دیکھی۔ قیامِ پاکستان سے قبل چرخہ اور ہاتھ چکی جہیز میں دی جاتی تھی، چرخہ صوفیانہ اور روحانی معنی میں بھی استعمال ہوا۔ امریکی ادیب ’دانشور اور سائنس دان کارل ساگون (Carl Sagan) نے اپنی کتاب ”کوسموس (Cosmos) میں کرہ ارض کی تہذیبوں سے لے کے خلیے کی ساخت تک‘ آسمانوں اور کہکشاؤں کی ہیت سے لے کر تاریخ انسانی میں سائنسی اور فکری تحقیقات ’ماضی اور مستقبل میں انسانی ترقی اور تنوع کے

Read more

انسان اور خدا

ڈاکٹر خالد سہیل صاحب کا مضمون ”آپ کو کتنا یقین ہے کہ خدا موجود ہے“ پڑھا۔ ڈاکٹر صاحب نے ماہر نفسیات اور انسان دوست ہونے کے ناتے انسان کو چھے گروہوں میں تقسیم کیا ہے۔ میں ڈاکٹر صاحب کی اس بات سے بالکل متفق ہوں۔ جہاں تک خدا کی موجودگی کا تعلق ہے اس بارے میں میرا خیال کچھ یوں ہے کہ خدا اور محبت میں ایک چیز مشترک ہے کہ وہ دونوں نظر نہیں آتے صرف محسوس کیے جا سکتے

Read more

ہم ماں کی زباں بول رہے ہیں

اگر کوئی آپ سے سوال کرے کہ اظہار کا سب سے بہترین وسیلہ کیاہے؟ تو آپ کا جواب کیا ہوگا۔ یہ تو آپ خود ہی بتا سکتے ہیں۔ لیکن یہ سوال اگر ہم سے کیا جائے تو جواب ہوگا ”زبان“ یقیناَ آپ سب اس سے اتفاق کریں گے۔ زندگی کے کسی بھی پہلو کے بارے میں اگر کوئی مسئلہ، کوئی تجویز، اجتماعی خیالات یا کسی بھی طرح کا موقف دینے کے لیے ساری دنیا میں یہی اصول رائج ہے کہ

Read more

ہندراپ واقعہ: کس سے منصفی چاہیں؟

گلگت بلتستان جہاں ایک طویل عرصے اپنی آئینی تشخص اور بنیادی عوامی حقوق سے محرومی کا شکار ہے، وہیں پر یہ خطہ حکومتی عدم توجہی کے سبب اپنے ملحقہ علاقوں کے مابین حدود کے تعین سے متعلق تنازعات میں بھی الجھا ہوا ہے۔ بین الصوبائی حدبندی کے ان تنازعات کا محور پاکستان کا صوبہ خیبرپختونخوا ہے، جس کی سرحدیں براہ راست گلگت بلتستان کے ضلع دیامر اور غذر کے علاقوں سے ملتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ کہ جن علاقوں پر آج

Read more

ٹوٹی ہوئی سڑک

وہ ایک چھوٹے سے گاؤں کی ایک چھوٹی سی سڑک تھی، جس کے ارد گرد درخت ہی درخت تھے درختو ں کے پیچھے سکول کی عمارت تھی، اُس سڑک پر آپ اگر چلتے جائیں تو آگے ہسپتال آ جائے گاجہاں ایک ڈاکٹرصاحب بیٹھتے تھے، جو سب کو ایک ہی طرح کی کڑوی ادویات دیتے تھے ان کے پاس کوئی دوا میٹھی نہیں تھی دوا کے فورابعد آپ کو چینی بھی کھانا پڑتی تھی، لیکن اب وہ ڈاکٹرصاحب معلوم نہیں کہاں

Read more

آپ کا سامان، موم جامے کی نفیس پیکنگ اور صرف پچاس روہے میں

یہ ہے نیا پاکستان۔ مسافروں کی سہولت کے لئے صرف پچاس روپے فی بیگ لازمی پلاسٹک ریپنگ کی سہولت دستیاب ہے۔ پرانے پاکستان میں یہ سہولت تھی ہی نہیں۔ اگرچہ سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کے غیر ضروری کمنٹس کی وجہ سے لازمی ریپنگ کی شرط ختم ہونے کے امکانات ہیں مگر ارباب اختیار سے گُزارش ہے کہ عوام کے وسیع تر مفاد میں اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے، یہ لازمی شرط برقرار ہی رکھی جائے اور یہ

Read more

کیا کسی کو تاجروں کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں؟

آپ ذرا باہر نکل کر دیکھیں، بازار کر چکر لگا کر آئیں، دکانوں کی حالت زار دیکھیں، جن مارکیٹوں میں کبھی کندھے سے کندھا چھلتا تھا، پاوں کے اوپر پاوں پڑتے تھے، تل دھرنے کی جگہ نہ ہوتی تھی، خریداروں کی قطاریں دکھائی دیتی تھیں، خریدوفروخت کے لئے وقت کم پڑجاتا تھا، آج ان بازاروں میں گاہک چراغ رخ زیبا لے کر ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتا، آج ان مارکیٹوں میں خریدار تلاش کرنے کے لئے دیدہ بینا درکار ہے،

Read more

ارشد ملک وڈیو : کیا کرنا چاہیے

برسوں پہلے کی بات ہے، جب طلبہ کو مختلف تقریری مقابلہ جات میں بھیجنے کے لیے تیاری کروایا کرتا تھا تو تقاریر میں رنگ بھرنے کی خاطر کچھ اشعار تراش لیا کرتا تھا۔ ایسے ہی ایک مقابلہ کے لیے یہ اشعار گھڑنے کا اتفاق ہوا: ہوا ہے آج یہ کیا؟ سب صداقتیں چُپ ہیں! بدلتے وقت کی، بے تاب ساعتیں چُپ ہیں! ہے مُدعی بھی پریشان، اور منصف بھی پڑے ہیں گُنگ کٹہرے، عدالتیں چُپ ہیں کوئی شک نہیں کہ

Read more

سیاسی مفاد یا ذاتی مفاد؟

ملک پاکستان کی سیاسی صورتحال پر اگر غور فکر کی جائے ماضی سے لے کر حال تک ہمیں ایک قدر تقریباً ہر سیاستدان اور ہر سیاسی پارٹی میں مشترک دکھائی دے گی وہ ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالنا پوری دنیا میں سیاستدا ن مخالف سیاستدان کے منشور اور نظرئیے پر تنقید کرتے ہیں مگر ہمارے ہاں بد قسمتی سے سیاست نام ہی ذاتی کردار کشی کا ہے۔ نظریات کی سیاست کو نظر انداز کرنے کے بعد جب شخصیات کو ہی

Read more

عمران خان کی امریکہ یاترا

لیاقت علی خان سے لے کر خاقان عباسی تک پاکستان کے تمام وزرائے اعظم، وہ جیسے بھی مسند اقتدار میں آئے ہوں، عوام کی نمائندگی کے دعویٰ دار رہے ہیں۔ ان کے پیچھے عوامی پارلیمنٹ کا ہاتھ رہا ہے۔ پارلیمنٹ ان کو طاقت اور عوام ان کو مضبوطی فراہم کرتے رہے ہیں۔ ان میں سے بہت سے ملکی اور غیر ملکی محلات کی غلام گردشوں میں سے گزر کر اس خوشنمالیکن کانٹوں بھری سیج تک پہنچے۔ کچھ کو تو یہ

Read more

میں سوچ رہا ہوں یہ محبت کیا ہے؟

میں سوچ رہاں ہوں یہ محبت کیا ہے؟ محبت چیز کیا ہے اور یہ ہوتی کیوں ہے؟ محبت کی شکل یا پiمانہ؟ یہ احساس ہے؟ جذبہ یا پھر نفسیاتی مسئلہ؟ محبت کی جاتی ہے؟ ہوجاتی؟ یہ فطری عمل ہy یا مجبوری؟ محبت کے متعلق دین سائنس اور دیگر علوم کا کیا کہنا ہے؟ مشاہدے کی نگاہ سے دیکھیں تو ایسے اور انگنت سوال جواب طلب ہیں۔ دین محبت کے متعلق رہنمائی کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ محبت کا احساس انسانی

Read more

قبائلی اضلاع کا مستقبل کیا ہوگا؟

قبائلی اضلاع کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کی باتوں کا آغاز ہوا تو کچھ سیاسی برجوں نے اس کی بڑھ چڑھ کر حمایت کی جبکہ ایک سیاسی طبقہ ایسا بھی تھا جس نے اس انضمام کی مخالفت کی گو کہ اس انضمام کے لئے حکومت کو کئی آئینی ترامیم کرنا تھیں۔ حکومت پاکستان نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں اصلاحات کا جو منصوبہ 2 مارچ 2017 کو منظور کیا تھا اس میں ان قبائلی علاقوں کو

Read more

مکران میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات

حالیہ دنوں کیچ، گوادر اور خاص کر پسنی میں آئے روز نوجوان درختوں اور پنکوں سے لٹک کر دارِ فانی سے بیزاری کی غمزدہ داستانیں رقم کررہے ہیں جس سے معاشرے میں تشویش کی ایک لہر دوڑ رہی ہے، کہ نہ جانے کب کس کی خبر ملے کہ اس نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی ہے۔ اس مہینے یہ پانچواں جبکہ اس سال یہ تعداد کم و بیش ایک درجن سے بھی سوا ہے۔ عمومی رائے تو اسے معاشی

Read more

کولمبو شہر کی رونقیں

کولمبوسمندر کے کنارے آباد سری لنکا کا شہر ہمارے کراچی سے تقریبا ملتا جلتا ہے۔ یہ قدیم اور جدید فن تعمیر کا ایک حسین امتزاج ہے۔ کبھی کراچی ایک عروس البلاد تھا، پچاس سے ستر کی دیہائی تک یہ مشرق کا ایک ترقی یافتہ اور انٹرنیشنل شہر تھا، جس کی راتیں جاگتی تھیں۔ پھر پتہ نہیں کس کی اس شہر کو نظر لگ گئی۔ سیر کے لئے بیرون ممالک جانے والے نئے لوگوں کو میرا مشورہ ہے۔ جس ملک میں

Read more

ہے کوئی جو کریڈٹ اپنے نام کرے؟

حب شہر حالیہ مردم شماری کے بعد بلوچستان کے گنجان آباد شہروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہاں کی بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے دیگر بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ تعلیمی شعبہ میں بھی بہتری کی بے حد ضرورت ہے اگرچہ منتخب نمائندگان باقی سہولیات کی فراہمی سے قاصر ہیں لیکن دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق اور اس ملک کے آئین کے آرٹیکل اے 25 کے تحت حکومت اس امر کی پابند ہے کہ وہ ہر شہری کو

Read more

پاک افغان تعلقات میں امن کا نقطہ نظر

پاکستان اور افغانستان دونوں کا شمار دنیا کی تیسری ممالک میں ہوتی ہیں، اور یہ ایک حقیقت ہے کہ قومی سوچ اس ملک کے درجے کی پرکھ کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ کئی برس گزرنے کے باوجود ترقی کی لکیر کو نہ چھوپانے کا سببڈھونڈناہمارے لئے مشکل نہیں ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی گھتی اس وقت سے الجھائی گئی جس وقت دونوں دنیا کے نقشے پر الگ الگ ملک کی حیثیت سے قائم ہوئے تھے۔ پھر

Read more

عورت، کنول کا پھول

یوں تو مجھے ڈراموں یا فلموں سے کوئی خاص رغبت نہیں ہے مگر اگر کوئی بھتجی کسی اچھے یک روزہ ڈرامے یا فنی مووی کا لنک واٹس اپ کر دیتی ہے تو دیکھ لیتی ہوں۔ میری چھوٹی بھتجی میری فورسز سے دلی لگاؤ کے متعلق جانتی ہے۔ چند روز قبل اس نے مجھے ایک سلسلے وار ڈرامے کا لنک سینڈ کیا اور ساتھ لکھا، کاکا اس میں ایئر فورس لائف بھی ڈسکس کی گئی ہے۔ میں نے بڑے شوق سے

Read more

قاضی عبدالحئی قائل

سرزمینِ سندھ بہت سے حوالوں سے دُنیا کے باقی بے تحاشا خطوں سے زیادہ خوشقسمت رہی ہے، جس میں اس سرزمینِ خاص کے خمیر سے جنم لینے والے فرزندان کا اہم کردار ہے، جن میں سے ایک کثیر تعداد، نہ صرف ادارہ ساز اور ادوار ساز رہی، بلکہ شخصیت سازی اور اخلاق سازی کے میدان میں بھی اپنے کارہائے نمایاں انجام دینے والے لوگوں نے یہاں پیدا ہو کر، پرورش پا کر اور اس سرزمینِ یکتا کے لئے خدمات انجام

Read more

خودکشی

انسانی زندگی میں کوئی مقام ایسا آتا ہوگا جب ہمیں خود لگتا ہو کہ زندگی کو تھم جانا چاہیے، کوئی ایسا حصہ یا کوئی ایسی عمر۔ کوئی تو مقام ہو جہاں دل کہے کہ یہیں تک آنا تھا، اتنا ہی سفر طے کرنا تھا اور اسی کے لیے چلے تھے۔ ہماری دنیا ایسی نہیں جہاں آپ خودکشی کے موضوع پر کسی سے دل کھول کر بات کرلیجیے، جب بھی آپ اس کا ذکر کرتے ہیں تو آپ کے عزیز ایک

Read more

موسمیاتی تبدیلیاں اور پاکستان!

پاکستان میں ہونے والا مون سون اگر چہ شدید گرم موسم میں بارشوں کی صورت میں راحت کا سامان لے کر آیا۔ اِن مون سون بارشوں سے آنے والے سیلابی ریلوں، لینڈ سلائنڈنگ نے تباہی مچا دی۔ کرہ ارض پر بالعموم موسمی و ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہمیں بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی دُنیا کے لیے ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا۔ امریکا کو طوفانی بگولوں اور آفت انگیز سمندری طوفانوں سے ہونے والی تباہ کاریوں

Read more

وزیراعظم! تھل کے عوام آپ کے منتظر ہیں

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان میانوالی سے لاہور تک نیازی ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کرنے کے لئے 19 جولائی، جمعہ کے دن میانوالی آ رہے ہیں۔ لاہور اور میانوالی کے درمیان چار سوکلومیٹر کا ٹریک ہے، نیازی ایکسپریس کی دیگر سہولتوں کے علاوہ مسافروں کے لئے نیازی ایکسپریس میں سفر کے لئے کرایہ کتنا ہوگا؟ اس بارے میں بھی شیخ رشید نے بتا دیا ہے تاکہ سند رہے۔ اس بات کے باوجود کہ

Read more

افغانستان میں امن کے سفیروں کا پرامن دورہ

افغان باقی! کہسار باقی! سوویت یونین کی افغانستان میں در اندازی کے بعد سے طالبان کا منظم ہونا اور افغانستان میں خانہ جنگی کی فضا کا قائم ہونا تو تقریبا ہر شخص جانتا ہے لیکن پاکستان کی جانب سے 40 لاکھ سے زائد افغانیوں کو اپنے ملک میں پناہ دینا، اور کم از کم 2 دہائیوں تک افغانیوں کو اپنے بھائیوں کی طرح اپنے ملک میں رکھنا اور ان پر اس حد تک اعتبار کرنا کہ ان کی اولادوں کو

Read more

ایک صحافی کا عالم برزخ سے اپنے بیٹے کو لکھا خط

پیارے بیٹے! امید ہے کہ تم سب خیریت سے ہو گے۔ میں بھی اللہ کے فضل و کرم سے خیریت سے ہوں۔ ابھی چند روز پہلے ایک عزیز دوست کی یہاں آمد ہوئی۔ اس کے ذریعے تمھارے بارے میں حالات سے آگاہی ہوئی۔ سن کر دلی مسرت ہوئی کہ اس سڑے گلے نظام کے خلاف تم نے علم بغاوت بلند کر رکھا ہے۔ اور سیکھنے سکھانے کا عمل شروع کردیا ہے۔ بیٹا میری ایک بات ہمیشہ یاد رکھنا زندگی میں

Read more

قسمت اور میں

میں ایک دن ایک اجنبی مقام پر ایک لڑکی سے ملا جس کا نام ”قسمت“ تھا۔ پہلے تو میں بڑا حیران ہوا کیوں کے اس سے پہلے قسمت کا نام کسی ایسے انسان سے سنتا تھا جس کو اپنی ناکامیوں کی وجہ سمجھ نہیں آ تی تھی تو وہ قسمت پر ڈال دے تا تھا۔ مجھے کیا پتا تھا کے وہ ایک سادا اور شریف سی لڑکی ہے۔ میں جانتا ہوں کے دنیا کی لڑکیوں میں یہ صفات نا ہو

Read more

میڑک کا نتیجہ ماضی اور حال

میٹرک کے امتحان میں اچھے نمبر لے لو پھر آگے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا او بھائی تعلیم ہی میٹرک تک ہے۔ آگے تو بالکل آسان ہے۔ نہ پڑھو پھر بھی پاس ہوجاتا ہے۔ یہ فقرہ اکثر یایا بشیر پھپوماموں چچا کہتے تھے۔ تھک ہارکے ہم نے میڑک کا امتحان دے دیا تک خیال آیا زندگی میں کٹھن مراحل آتے اور گزر جاتے ہیں لڑکپن میں سب سے مشکل مرحلہ امتحانات کا ہوتا تھا۔ اس سے بھی بڑھ کے نتیجے کے

Read more

عالمی ِ آبادی اور اس کا پھیلاؤ

11 مئی کو ہر سال آبادی کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اس دن آبادی کی زیادتی کے اثرات اور مسائل سے آگاہی مہیا کی جاتی ہے۔ یہ دن متحدہ ممالک گورنمنٹ کونسل برائے ترقیاتی پروگرام کے تحت 1989 ء کومرتب دیا گیا تھا۔ اس دن کا بنیادی مقصد معاشرے میں تولیدی صحت کے مسائل سے آگہی مہیا کرنا ہے۔ 10 سے 24 سال کے نوجوان دنیا کی آبادی کے ایک چو تھائی حصے کی نمائندگی کرتے ہیں، اور ان

Read more

آبادی کا جن۔ اک نظر ذرا ادھر بھی

صحراؤں اور پہاڑوں سے نکل کر اب انسانی آبادی چہارسو پھیل رہی ہے، تو زمین پر تمام مخلوقات سے اشرف المخلوق حضرت انسان اب خود سے خطرہ محسوس کر رہا ہے۔ ویسے انسانی آبادی ایک طرف بے شمار فوائد کی حامل ہے، تو دوسری طرف اس بڑھتے ہوے آبادی کے طوفان کے حوالے سے ماہرین نے قبل از وقت خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ آئیے دونوں پہلو سے اس مسئلے کا تجزیہ کرتے ہیں : *آبادی کا ماحولیات پر اثر:*

Read more

فلسطینی گھروں کو مسمار کرنے کی اسرائیلی کارروائی

Reutersگھروں کو اسرائیل کی سپریم کورٹ کے حکم مسمار کیا جا رہا ہے سینکڑوں اسرائیلی فوجیوں نے پیر کو مقبوضہ فلسطین کے گاؤں صور باھر میں فلسطین شہریوں کے گھروں کو مسمار کرنا شروع کر دیا ہے۔ فلسطینی شہریوں کی طرف سے شدید احتجاج اور بین الاقوامی سطح پر اسرائیل کے اس اقدام کی مذمت کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے بلڈوزروں اور بارودی مواد کی مدد سے سولہ رہائشی عمارتوں کو پیر کو گرانا شروع کیا جن

Read more

سمندر کے کنارے آباد ایک بستی

سمندر کے کنارے ایک بستی آباد تھی۔ بارشوں کا موسم تھا۔ سمندر اور بستی کی آبادی پر بوندیں ٹپ ٹپ گر رہی تھیں۔ آبادی کا ہر فرد اداس اور کمزور تھا۔ کھانے پینے کا سٹاک ختم ہوچکا تھا۔ کاروبار ٹھپ تھے۔ سب کے سب بھاری قرضوں کا بوجھ اٹھائے پھر رہے تھے۔ یوں کہئے کہ پوری آبادی کریڈٹ پر چل رہی تھی۔ مفلسی کے ان اندھیروں نے سمندر کے نیلے پانی کو بھی سیاہ کردیا تھا۔ اچانک ساحل پر ایک

Read more

ننھے بادل مسیح کا قتل

بادل مسیح ولد شہزاد بعمر گیارہ سال ہے اور بادل کی فیملی میں اس کی والدہ، والد اور ایک بھائی ہے۔ بادل مسیح کی فیملی کرایہ کے گھر میں رشید آ باد، عیسیٰ نگری میں رہائش پذیر ہے۔ بادل مسیح کا والد عادی نشئی ہے اس لئے گھر کا نظم و نسق اور بچوں کی کفالت والدہ ادا کرتی ہے۔ بادل مسیح کلاس اول میں سٹوڈنٹ تھا اور گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث گھر کے قریب عرفان عرف کالو کے

Read more

عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی

سوشل میڈیا جہاں اپنی نت نئی ہنگامہ خیزیوں سے لبریز نظر آتا ہے وہیں کچھ ایسی چیزیں بھی نظر سے گزرجاتی ہیں جو بہت کچھ سوچنے اور پھر لکھنے پر مجبور کردیتی ہیں۔ کل ایک ویڈیو نظر سے گزری جس میں ایک بہت چھوٹا سا بچہ جس نے ابھی نیا نیا چلنا ہی سیکھا تھا سڑک پر پڑا ہوا کسی پھل کا چھلکا اپنے ننھے ننھے ہاتھوں سے اٹھا کر سڑک کنارے گاربیج بن میں ڈال رہا تھا۔ یقینی طور

Read more

شاباش امریکہ

خلیج میں امریکی جنگی بحری بیڑے کی موجودگی کی وجہ سے ایران اور امریکہ کشیدگی میں دن دگنا رات چوگنا اضافہ ہوتا جارہا ہے جس سے خطے کے حالات کسی بھی وقت بہت خطرناک صورت اختیار کر سکتے ہیں۔ چند ہفتے قبل ایران نے امریکہ کے ایک ”ڈرون“ کو اس وقت مارگرایا تھا جب وہ آزاد سمندر کی حدود کراس کرتا ہوا ایران کی حدود میں داخل ہو کر یا تو کسی تنصیب کو نقصان پہنچانا چاہتا تھا یا پھر

Read more

ہمپٹی ڈمٹی سَیٹ آن آ وال

Humpty Dumpty sat on a wall Humpty Dumpty had a great fall All the kings Horses & all the kings Men Could not put Humpty together again یہ وہ انگریزی لوک نظم ہے جو برسہا برس سے نہ صرف انگلینڈ بلکہ پوری دنیا میں بچوں کو نرسری سے ہی سکھائی پڑھائی جاتی ہے۔ تھوڑا سا اس کے پس منظر کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہمیشہ سے یہ کہا جاتا ہے کہ ننھے بچوں کو جس طرح چاہے اس سانچے

Read more

سکوں محال ہے قدرت کے کارخانے میں

کچھ لوگوں کے بقول زندگی ایک حسین اور خوبصورت احساس ہے۔ جہاں خوشیوں کے میلے ہیں۔ جہاں ہر طرف بہار ہی بہار ہوتی ہے۔ جہاں چاروں طرف سبزہ ہی سبزہ ہے۔ مگر میرے خیال سے زندگی وہ ہے، جہاں انسان سکون کی تلاش کا ایک مسافر ہے۔ جہاں مقاصد کو حقیقت کی شکل دینے پر لوگوں کی کوشش جاری رہتی ہے۔ جہاں ہر تاریکی میں ڈوبا شخص روشنی کا پیروکار ہے۔ جہاں ہر شخص دکھوں کا بوجھ اٹھا کر تھک

Read more

غلطی کہاں ہے؟

آپ اس فعل پر غور و فکر کریں کہ پیدا ہوتے ہی بچے کو اسی نظریہ سے دیکھا جاتا ہے جو ہمارے اندر اُمڈ رہا ہے۔ ایسا ہی کیوں ہوتا ہے کہ جیسے ہی بچہ ننھے قدموں پر اپنا بوجھ سنبھال کر چلنے لگتا ہے تو لڑکی ہونے پر اس کو گُڑیا، برتن جیسے کھلونے تھما دیے جاتے ہیں اور لڑکے کو گاڑی، روبورٹ، جہاز جیسے کھلونے دیے جاتے ہیں اور ایک مائینڈ سیٹ اپ بنانے کے لئے سارا خاندان

Read more

میڈیا ورکر کے مسائل

ادھر دھماکے کی اطلاع ملی ادھر ایڈیٹر صاحب نے ٹیم کو جھٹ پٹ پہنچنے کے احکامات صادر فرما دیے، پولیس، 1122، سیکورٹی اداروں سے اکثر اوقات پہلے نہتے میڈیا ورکرز قوم کو باخبر رکھنے یا اپنی نوکری بچانے کے لئے گولیوں کی تڑتڑاہٹ کو چھیرتے ہوئے فرنٹ لائن پر پہنچتے ہیں، ایک کی دیکھا دیکھی میں دوسرے چینلز بھی اپنے ورکرز کو بڑے سے مانیٹرنگ ہال سے حکم صادر فرما رہے ہوتے کہ اس اینگل سے فٹیج دو اور بہت

Read more

محکمہ قانون و پارلیمانی امور کی آسامیاں اور طریقہ کار

مورخہ 7 جولائی کو قومی روزنامہ اخبارات میں صوبائی محکمہ قانون و پارلیمانی امور نے اپنی آسامیاں پر ُ کرنے کے لئے ہمیشہ کی طرح بذریعہ پنجاب پبلک سروس کمیشن ایک اشتہار دیا ہے۔ اِس اشتہار کے مطابق جن آسامیوں کا اعلان کیا گیاہے اُن میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی، ڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈوائزری ونگ) ، ڈپٹی سولیسٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ( قانون و پارلیمانی امور) شامل ہیں۔ اعلان کردہ آسامیوں پر نوجوان وکلاءاور قانون کی ڈگری رکھنے والوں کی بڑی تعداد

Read more

احتساب سے کیا حاصل؟

ایسا لگتا ہے کہ احتسابی عمل آنے والے دنوں میں تیزی سے آگے بڑھے گا کیونکہ اب تک کی گرفتاریاں غیر معمولی ہیں لہٰذا دیگر مطلوب ملزمان سے کسی رعایت یا ڈھیل کی گنجائش نظر نہیں آتی۔ بات بڑی عجیب ہے کہ جن لوگوں نے ملک و قوم کا پیسا ذاتی تجوریوں میں ٹھونسا انہیں کیوں یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ اب ریاست یہ فیصلہ کر چکی ہے کوئی بھی ہو کچھ بھی ہو خورد برد کی گئی عوامی

Read more

کلبھوشن جادھو کیس:جیت کس کی

کلبوشن جادھو کو 3 مارچ 2016 کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا۔ ان پر الزام تھا کہ وہ انڈین نیوی کے حاضر سروس کمانڈر ہے اور پاکستان میں دہشت گردی، تخریب کاری اور جاسوسی میں ملوث رہے ہیں۔ جلد ہی ملٹری کورٹ میں اس کا ٹرائل شروع ہوا اور 8 مئی 2017 کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے سیکشن 53 اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت کلبھوشن جادیو کو سزائے موت سنائی۔ فیلڈ جنرل

Read more

تبدیلی تحریک کی آفاقیت اور عالمی استعمار

قرائن بتا رہے ہیں کہ عالمی سازشوں نے کپتان عمران خان کے آفاقی فلاحی نظام کہ جس کو عرفِ عام میں ”تبدیلی“ کے نام سے سمجھا جاتا ہے، کے خلاف پیش بندی کر لی ہے۔ عمران خان کہ جو کرکٹ کے مشہور کھلاڑی رہے ہیں اور جن کا شمار کرکٹ کھیلنے والے ممالک کی متعدد کامیاب ٹیموں کے کپتانوں میں ہوتا ہے، کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی مناسبت سے کپتان عمران خان کہلاتے ہیں۔ البتہ کپتان کہلانے کا یہ شرف

Read more

ورچوئل منڈی

یہ فیس بک ہے یا کوئی بازار کھلا ہے۔ یہاں سب بکتا ہے۔ رنگ برنگی دکانوں پہ ملا بھی ہیں، ملحد بھی، قدامت پرست بھی اور جدیدیت کے گن گاتے لوگ بھی، کوئی بیچتا ہے سیاست تو کسی کی دکان پہ سائنس کا رنگ چڑھا ہے۔ فلسفیوں کی اپنی اک منڈی ہے الجھی سی سلجھی سی، آدم بیزاروں کی بھی اپنی بیٹھک ہے کہنے کو مردم بے زار لیکن اپنی ہر بات سنانے کو بے قرار۔ شاعروں نے بھی دکان

Read more

تول لیتے تو آج لوگ کیوں بولتے

حقیقت حقیقت ہوتی ہے اور اس کو جھوٹ کے پلندے میں چھپانا کسی طور ممکن ہی نہیں ہوتا۔ سچ بات منھ سے نکل کر ہی رہتی ہے خواہ وہ اپنے یا اپنے اعتماد والوں کے منھ سے ہی کیوں نہ نکلے۔  ملک خرابے کی جانب گامزن ہے، یہ بات تو مخالفین کیا ہی کرتے ہیں اس لئے کہ حزب مخالف کا کام ہر اچھے برے کام کی مخالفت ہی کرنا ہوتا ہے لیکن اگر اپنے بھی مخالفت پر اتر آئیں

Read more

دھندہ ہے، پر گندا ہے‎

پاکستان میں سیاست یقینی طور پر عنوان پہ صادق آتی ہے۔ کیوں کہ ہمارے ہاں سیاست اور اخلاقیات کا دور دور تک بھی واسطہ نہیں ہے۔ اور مزید پستی کی علامت یہ ہے کہ یہاں جس کا جو کام ہے وہ کر نہیں رہا۔ جس کا جہاں داؤ لگ رہا ہے وہ لگا رہا ہے۔ یہ حقیقت پس پشت ڈالی جا رہی ہے کہ اس سے ملک کو کتنا نقصان ہو گا اور ہمارا پاکستان اس تمام کشمکش سے آگے

Read more

عورت کا محافظ کون؟

خوبصورت آنکھوں کی پلکیں ان کی محافظ، مگر پھر بھی وہ آنکھیں محفوظ نہیں۔ یہ لڑکی کے جسم کا وہی حصہ ہے جو اس پر حملوں کا سب سے پہلے اسے پیغام دیتا ہے۔ حسن کی ہوس نے باپ جیسے عظیم رشتے کو داغ دار کر دیا۔ شوہر، جو بیوی کا لباس ہوتا ہے۔ وہی کبھی دوستوں کے ساتھ مل کر نشے میں چور اپنے لباس کو بے نقاب کر رہا ہے۔ ہاں مجھے ڈر لگتا ہے انسانوں کی شکل

Read more

سسلین مافیا سے پاکی مافیا تک

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار حکومت مافیا کے سامنے ڈٹ گئی ہے۔ وزیراعظم نے کسی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہ لانے کا واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مافیا کے سامنے جھکنا ملک وقوم کے ساتھ غداری ہوگا۔ اب ملک کے تمام طبقات کا قومی فریضہ ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں۔ دانستہ یا نادانستہ مافیا کی سپورٹ میں جانے والے کسی اقدام کا حصہ بنیں اور نہ ہی حمایت کریں۔ حکومت کے اچھے کاموں

Read more

چمی ریٹرن

کوانٹم فزکس کا ایک قانون ہے جس کے مطابق مادہ اور روشنی، ویواور پارٹیکل، دونوں کا ڈھنگ دکھاتے ہیں۔ اسے ویو۔ پارٹیکل ڈیولٹی کہتے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں اس طرح کے لوگ کافی موجود ہیں جو ایک لمحہ کوئی اور چہرہ دکھاتے، دوسرے لمحہ کوئی اور۔ اسے آپ سماجی ویو۔ پارٹیکل ڈیویلٹی سمجھ لیں۔ اس کا ایک نام اور بھی ہے جسے معاشرے میں ”منافقت“ کہتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ایک وڈیو منظر عام پر آئی۔ جس میں چئیرمین نیب

Read more

با ادب با نصیب

آج بیگ صاحب کی زندگی کا بہت بڑا دن تھا، کیوں کہ آج ان کے نئے دفتر کا افتتاح تھا۔ دفتر میں ہی عملے کے لیے ایک چھوٹی سی تقریب کا انتظام کیا گیا تھا۔ کھانے سے فارغ ہوکر جب ملازمین اپنے اپنے کاموں پر چلے گئے توبیگ صاحب بھی اپنے ماتحت کو چند ہدایات دے کر اپنے کمرے میں چلے آئے۔ کمرے کے ایک جانب لگی میز کی کرسی پر بیٹھ کر وہ ایک فائل کا مطالعہ کرنے میں

Read more

جڑے سر والی بچیوں کو نئی زندگی دینے والے دو ڈاکٹر

پاکستان سے تعلق رکھنے والی دو جڑواں بچیوں کا لندن کے GOSH گریٹ اورمونڈ سٹریٹ ہسپتال میں کئی مہینوں کی تیاری بعد آخری خطرناک آپریشن کامیاب ہوا اور ان کے جُڑے سروں کو الگ کر دیے گئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق یہ انتہائی خطرناک اور بڑے وقت کا آپریشن تھا اور ایسا کیس پہلی مرتبہ آیا جس میں سر تو جُڑے ہوئے تھے لیکن جڑواں بچیوں کے مشترکہ نلی نما ڈھانچے سے دو گول سر تیار کرنا مخصوص چیلنج تھا۔ ان

Read more