بجٹ، وزیراعظم کے آنسو اور اپوزیشن کا لتاڑا

وطن عزیز، مذعومہ اسلامی لیبارٹری میں ہم نے اسلام پر عمل کرنے کی تو کوئی سنجیدہ کاوش نہ کی البتہ اس نو مولود ریاست کے جسد ناتواں پر یوم ولادت سے وہ سیاسی تجربے کیے کہ آدھا جسم پہلے مفلوج ہوا اور اخرش کاٹ ڈالا گیا۔ لیکن ہماری افتادطبع پر اس سانحہ جانکاہ کا بھی کوئی اثر نہ ہوا اور ہم نے اسی جوش وخروش سے سیاسی پیوند کاری کا کام جاری رکھا۔ گزشتہ انتخابات کے بعد عنان حکومت جن

Read more

"ڈیرہ اسماعیل خان کا لاوارث ورثہ “چوگلیہ

زندہ قوم کی تہذیب و تمدن کا اندازہ اس کے شاندار ماضی سے ہوتا ہے۔ پرانا ورثہ و تہذیب اور عمارتیں جہاں ہماری ارتقائی جدوجہد سے آگاہ کرتی ہیں وہاں ہمارے لئے عبرت اور سبق کا سامان بھی فراہم کرتی ہیں۔ ہم جان سکتے ہیں کہ ہم کیا تھے، کیا ہیں اور کیا ہونا چاہیے تھا۔ کائناتی حقیقت اور سچ یہی ہے کہ دنیا کی مہذب قومیں اپنے اپنے ثقافتی اور تہذیبی ورثوں کو ہمیشہ سنبھال کر رکھتی ہیں اور

Read more

وہ پاگل جو سماج سے ٹکراتے ہیں

صدیوں سے انسانوں کا یہ المیہ رہا ہے کہ جو کوئی ان کے بنائے ہوئے اقدار و روایات سے ذرا ہٹ کر سوچے یا کچھ کرے تو اسے نا جانے کیسے کیسے القابات اور آزمائشوں سے گزارا جاتا ہے۔ تاریخ ایسے پاگلوں سے بھری پڑی ہے جو نظریے کے نام پر نغرے بلند کرکے سولی پہ چڑھ گئے، گولی سینے پہ کھائی یا زہر کا گھونٹ پی لیے، مگر ظالم سماج کی جاہل اقدار کا طوق پہننا ان کو گوارا

Read more

پیشہ ور بھكاریوں كی بدمعاشی

کچھ روز پہلے ایک کتاب خریدنے کے لیے بازار جانا ہوا۔ کتاب خریدنے کے بعد ایسے ہی گزرتے ہوئے ملبوسات کے ایک مشہور برینڈ کے سٹور میں داخل ہو گئی۔ گھوم پھر کر مختلف لباس اور ان کی قیمتیں دیکھ کر غریبی کے شدید احساس سے اداس ہو کر باہر نکل آئی۔ خریدنا تو کچھ تھا نہیں۔ گاڑی تھوڑی دور پارک تھی اس کی طرف بڑھتے ہوئے پیچھے سے آواز آئی ”باجی پیسے دے دو“ پیچھے مڑ کے دیکھنے پر

Read more

ٹیکس کا گورکھ دھندہ

جیسے شاعر اپنے محبوب کی یاد میں کھلی سڑکوں پر گرے خشک پتوں کی مانند بکھر جاتا ہے کچھ ویسے ہی بندہ ناچیزریاست مدینہ کے دعوے داروں کے پیش کیے گئے بجٹ میں بکھر گیا۔ اور بالکل ویسے ہی جیسے شاعر کو بکھرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا مجھے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ بہرحال مجھے بجٹ ’بجٹ کم کسی ٹیکس آفس کا اعلامیہ زیادہ لگا پاکستان کا ہر سابقہ بجٹ ”الفاظ کا گورکھ دھندہ“ ہوتا تھا اب کی بار

Read more

اشرف المخلوقات کتوں کی مثال دیتے ہیں

وہ کہتے ہیں کہ انسان بڑھتا جا رہا ہے اور انسانیت ختم ہو تی جا رہی ہے۔ میں نے چند بندوں کے پوسٹ پڑھے تو بے حد مایوس ہوا اور بہت دکھ پہنچا وہ اس لیے کہ اپنے اپکو اچھا ثابت کرنے کے لئے اشرف المخلوقات کو کتوں کا خطاب دیا گیا۔ حالانکہ اللہ تعالی نے قرآن پاک میں انسان کو اشرف المخلوقات کہا۔ انسانیت ایک بڑا خزانہ ہے اسے لباس میں نہیں، انسان میں تلاش کروں۔ آج کل میں

Read more

’’ شنگریلا کی تلاش‘‘ سے ایک اقتباس

مانسرورجھیل سے نکل کر کھر منگ کے مقام پر پاکستان میں داخل ہونے والا شیر دریا اپنی منزلوں کی طرف گامزن تھا۔ لگتا تھا جیسے ہم اُس کی دُم پر سوار اُس کے ساتھ ساتھ آگے بڑھ رہے تھے۔ وقار کچھ پھرتیاں دکھا رہا تھا اُس کی رفتار کو کم کرنے کا طریقہ یہی تھا کہ میں اُسے باتوں میں الجھائے رکھوں۔ اب اُس نے سگریٹ بھی سلگا لی تھی۔ میں نے پھر پوچھا وقار یہ سگریٹ تمہارے اور جنت

Read more

آصف علی زرداری کی گرفتاری اور چند تاریخی حقائق

پاکستان کی تاریخ بتاتی ہے کہ یہاں ہمیشہ حکومت وقت کی طرف سے مخالف گروپس کو بلیک میل کرنے اور اپنے ہر جائز ناجائز فیصلوں پہ اپوزیشن کا منہ بند کرانے کے لیے کرپشن کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔ مگر مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور حکومت میں کچھ ایسے واقعات دیکھنے کو ملے جن کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ ن لیگ کی حکومت میں ہی اس وقت کے وزیر اعظم جناب میاں محمد نواز شریف کو کرپشن

Read more

موت و زندگی!

ایک بزرگ نے ایک مجلس میں فرمایا کہ:
”زمانہ گزرا ایک آدم زاد اتنی بڑی عمر کو پہنچ گیا کہ اس کا دنیا میں کوئی بھی نہیں رہا، گزر بسر کے لئے جنگل سے لکڑیاں توڑ کر فروخت کرتے تھے، ایک روز لکڑیاں زیادہ جمع کر کے گٹھڑ تو باندھ لیا لیکن اٹھاتے وقت ہاتھوں میں لرزہ آ گیا، خون پانی بن کر آنکھوں سے بہہ نکلا بڑی ہی حسرت سے آہ بھری اور بولے۔ “

”مجھ سے تو ملک الموت بھی روٹھ گیا ہے اس کو بھی میرے حال پر رحم نہیں آتا، میں اب کیوں زندہ ہوں، میرے سب مر کھپ گئے، مجھے موت کیوں نہیں آتی“؟

Read more

ریڈیو: بچپن اور جوانی کا ایک رومانس

مجھے آزاد کشمیر ریجن کا چارج سنبھالے ابھی تھوڑا عرصہ ہی ہوا تھا کہ ایک دن میری سیکریٹری نے فون کا بزر بجا کربتایا کہ ریڈیو پاکستان سے سٹیشن ڈایٔریکٹرصاحب بات کریں گے۔ لایٔن پر چودھری شکیل صاحب سٹیشن ڈایٔریکٹر ریڈیو پاکستان تھے۔ شاہ جی بینکنگ کے حوالے سے ریڈیو پر ایک پروگرام کرنا ہے۔ پہلے تو میں حیران ہوا پھر فورا جواب دیا کیوں نہیں جناب۔ انھوں نے پروگرام کا دن اور وقت بتایا اور فون بند کر دیا۔

Read more

ذہنی غلامی کا نیا رنگ

پاکستانی من حیث القوم ایک عجیب و غریب قوم ہیں۔ یہ جنگ جیتنے کے صرف 5 سال بعد ہی آدھا ملک گنوا کر دنیا کو حیران کر دیتے ہیں۔ تو کبھی دنیا کی سپر پاور کے ٹکڑے کرنے کا سبب بن جاتے ہیں۔ کبھی یہ نامساعد معاشی صورت حال کے باوجود ایٹمی قوت بن جاتے ہیں اور کبھی اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیتے ہیں۔ کبھی یہ پتے کھا کے جنگ لڑنے کا نعرہ لگاتے

Read more

دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرو اللہ تمہارے راستے آسان کرے گا۔

جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقے کا ایک گاؤں جہاں تعلیم سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں۔ جہاں تعلیم حاصل کرنا محض زمینداروں اور امیروں کا شیوہ سمجھا جاتا تھا۔ جہاں غریب کا بچہ پیدا ہی محنت مزدوری کے لیے ہوتا تھا۔ اس معاشرے میں تعلیم کو پروان چڑھانا کسی معجزے سے کم نہیں۔ اسی معاشرے میں ایک انسان نے سوچ اور دستور کو بدلنے کی ٹھان لی اور روزانہ اپنے بچوں کو سائیکل پر بٹھاتا اور ایک گھنٹے کی

Read more

عمران خان مودی کا عاشقِ صادق

کہتے ہیں عشق اور مشک چھپائے نہیں چھپتے۔ عشاق کی دو اقسام ہیں ایک وہ ہیں جو ڈنکے کی چوٹ پر اپنے عشق کا اظہار کرتے ہیں اور دوسرے وہ جو چھپ چھپ کر عشق کرتے ہیں۔ سرِعام عشق اور محبت کرنے والے رسوائیوں سے نہیں ڈرتے بقولِ شاعر جب پیار کیا تو ڈرنا کیا جبکہ دوسرے قسم کے وہ عشاق ہیں جو رسوائیوں سے ڈرتے ہیں۔ مگر ہمارے وزیراعظم اور نئے پاکستان کے تخلیق کار عمران خان جس قسم

Read more

جہیز ایک لعنت ہے۔۔۔ کیا واقعی؟

جہیز کی لعنت کے موضوع پر بے شمار مضامین اور سوشل میڈیا پر پوسٹ پڑھنے کو ملتا ہے لیکن کیا وجہ ہے کہ مسلم سماج میں اس کے خلاف خاطر خواہ بیداری نظر نہیں آتی ’ بیٹیوں کے جہیز کے لئے ایک باپ جتنی کوشش کرتا ہے اگر وہی کوشش ان کی تعلیم کے سلسلے میں کردے تو جہیز کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی‘ ۔ اس طرح کے انقلابی جملے وہی لوگ لکھتے ہیں جو زمینی حقیقت سے شاید

Read more

غیرت مند قوم کے لیڈر کا احتساب

پچھلے کچھ عرصے سے نیب اس قدر متحرک ہوا کہ کئی بڑے ڈاکو جیل کی سلاخوں میں ڈال دیے جس پر یقینا اپوزیشن جماعتوں کا شور ڈالنا بنتا تھا سو انھوں نے کرائے کے کارکنوں کے ذریعے کئی شیشہ توڑ احتجاج کیے مگر افسوس ان کا کوئی حربہ بھی کامیاب نہ ہوسکا۔ اس کی سب سے بنیادی وجہ یہی ہے کہ عمران خان نے اپنی بائیس سالہ جدوجہد میں اس قوم سے ایک وعدہ کیا تھا کہ کوئی ڈاکو نہیں چھوڑوں گا لہٰذا جب وہ وعدہ پورا ہوگیا تویہ کیسے ممکن تھا عمران خان ان جیالوں اور متوالوں کے ہاتھوں بلیک میل ہوجاتا سو عمران خان نے ان کی ایک نہ سنی اور نیب کو مکمل سپورٹ کیا اور اسے ایک خود مختار ادارہ بنا دیا۔ میں اکثر کہتا ہوں کہ یہ قوم جو آج عمران خان سے دس ماہ کا حساب مانگ رہی ہے، اسی قوم نے پہلے غیرت مندی کا مظاہرہ کیا ہوتا اور گزشتہ تیس سال سے حکومت کرنے والی جماعتوں سے اپنے ٹیکسز، جرمانوں اور ان ڈاکوؤں سے چوری کیے گئے پیسے کا حساب مانگتے تو یقین جانیں آج ملک کی حالت بالکل مختلف ہوتی۔

Read more

بجٹ تماشا

تحریک انصاف کا پہلا بجٹ پیش کرنے جا رہی تھی، اپوزیشن نے حسب عادت بجٹ آنے سے پہلے ہی، اِسے عوام دشمن اور آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر پورا اترتا قرار دیا، اس کا موقف ہے کہ اگر عمران خان پہلے ہی آئی ایم ایف کے پاس چلا جاتا تو نرم شرائط پر قرض مل سکتا تھا اور حالات اتنے برے نہ ہوتے۔ خیر پچھلی ستر سالہ تاریخ اِس بات کا ثبوت ہے کہ ہر حکومت نے خسارے کا بجٹ ہی بنایا، لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستانی عوام کو اپنے بلند و بالا دعووں اور پِھر یو ٹرن لینے پر کافی مایوس کیا ہے۔

Read more

گرفتاریاں اور توہینِ کلام!

وزیراعظم عمران خان نے گرفتاریوں سے متعلق قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا ہے۔ اپوزیشن میں ہوتے ہوئے کنٹینر پر کھڑے ہوکر وہ قوم سے وعدہ کیا کرتے تھے کہ اقتدار میں آکر شریف برادران اور آصف علی زرداری کو جیل میں ڈالوں گا۔ لہذا ان کے زبانی کہے گئے منشور کا ایک حصہ حکومت کے پہلے دس ماہ میں مکمل ہوگیا ہے۔ میاں نواز شریف جیل میں ہیں جبکہ میاں شہباز شریف جیل کی ہوا کھا کر لندن

Read more

جہنمی

مکروہ آوازیں۔ بھیانک چہرے۔ آتشی دیواریں۔ نوکیلے سائے۔ تُند طوفانی بگولے۔ شاید مجھے جہنم میں دھکیل دیا گیا ہے۔ عجب نحوست زدہ مقام ہے : پیچھے زہریلے کانٹوں کا مسکن، آگے اژدھوں کی طویل قطار؛ جہنم کا دربان میری مدد کر سکتا ہے مگر پہلے اُسے یہ باور کرانا ہو گا کہ میں بے گناہ ہوں۔ میرا کوئی قصور نہیں۔ مجھے غلطی سے جہنم میں دھکیل دیا گیا ہے۔ ہو سکتا ہے یہ زندگی کی مجرد تصویر کو دیکھنے کا

Read more

”ادب کی کستوری“ بیٹھک

جب سے انسان کو حرفوں کی پہچان ہوئی ہے تب سے عصر حاضر تک ہر دور میں لکھنے والے لکھتے رہے اور پڑھنے والے بھی موجود رہے۔ کچھ لوگ اس لیے لکھتے ہیں کہ ان کا لکھا بکتا ہے اور مجھ جیسے کچھ لوگ اپنا کتھارس کرنے کے لیے مجبور ہو جاتے ہیں اور اس بات کی قطعی پرواہ نہیں کرتے کہ ہمارا لکھا ہوا پڑھا بھی جائے گا یا نہیں۔ ہر شخص کا ماضی اسے ہمیشہ یاد رہتا ہے

Read more

معصوم حکومت، بدمعاش قوم، کرپشن کا سرمہ اور اسٹوڈنٹ سیاست

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی وجہ سے ہی چلتی ہوئی نظر آ رہی ہے ورنہ تو پی ٹی آئی حکومت کی ترجمانی کرنے والوں ترجمانوں کی پھرتیاں اور دانش وریاں سابقہ جمہوری اور غیر جمہوری ادوار میں یہ قوم دیکھ چکی ہے۔ بقول مرزا غالب کہ ہر بات پہ کہتے ہو کہ ”تو کیا ہے“ ملک میں بنگلہ دیش ماڈل کے طرز پر کام کرتی ہوئی حکومت امپورٹیڈ اور دیسی ٹیکنوکریٹس کی دانشوریوں پر قوم،

Read more

تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی آ چکی ہے

پاکستان تحریک انصاف نے عوام کے سامنے جو ایجنڈا اور منشور سامنے رکھتے ہوئے انتخابات 2018 میں حصہ لیا۔ ان میں سے ایک پنجاب کی پولیس میں نمایاں اصلاحات اور اسے حقیقی معنوں میں عوام کی خادم فورس بنانا بھی تھا۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے پی ٹی آئی کے صرف اسی منشور کو مد نظر رکھتے ہوئے عمران خان کی جماعت کو ووٹ دے کر حکمرانی کے تخت تک پہنچایا۔ پھر کیا ہوا جو ہر جماعت الیکشن میں کامیابی کے بعد کرتی ہے۔

Read more

حب الوطنی کے تقاضے

ملک اصل میں ایک نظام کو کہتے ہیں۔ جو کہ قوم، بھیڑ، بکھرے ہوئے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لئے قائم کیا جاتا ہے۔ یہ وہ میدان ہے جہاں اس ملک کے تمام لوگوں کا جمع ہونا ضروری ہوتا ہے۔ تمام انفرادی راستے اور ترقیات اس ایک میدان میں اکٹھی ہوتی ہیں۔ اوراس ایک میدان یا پلیٹ فارم پر جمع ہونے کے بعد یہاں سے آگے تمام راستے نکلتے ہیں۔ یہ سمجھنا غلط ہے کہ انفرادی

Read more

آمنہ مفتی کا کالم: تھپڑ سے نہیں، مردہ ضمیر سے ڈر لگتا ہے صاحب!

Getty Images </figure>&#1578;&#1576;&#1583;&#1740;&#1604;&#1740; &#1581;&#1705;&#1608;&#1605;&#1578; &#1705;&#1575; &#1662;&#1729;&#1604;&#1575; &#1576;&#1580;&#1657; &#1576;&#1726;&#1740; &#1662;&#1740;&#1588; &#1705;&#1585; &#1583;&#1740;&#1575; &#1711;&#1740;&#1575;&#1748; &#1576;&#1580;&#1657; &#1578;&#1602;&#1585;&#1740;&#1585; &#1662;&#1585; &#1576;&#1581;&#1579; &#1580;&#1575;&#1585;&#1740; &#1729;&#1746; &#1575;&#1608;&#1585; &#1570;&#1606;&#1746; &#1608;&#1575;&#1604;&#1575; &#1608;&#1602;&#1578; &#1576;&#1578;&#1575;&#1574;&#1746; &#1711;&#1575; &#1705;&#1729; &#1575;&#1587; &#1578;&#1602;&#1585;&#1740;&#1585; &#1662;&#1585; &#1606;&#1581;&#1608;&#1587;&#1578; &#1575;&#1608;&#1585; &#1576;&#1583; &#1588;&#1711;&#1608;&#1606;&#1740; &#1705;&#1746; &#1580;&#1608; &#1587;&#1575;&#1574;&#1746; &#1605;&#1606;&#1672;&#1604;&#1575; &#1585;&#1729;&#1746; &#1578;&#1726;&#1746; &#1608;&#1729; &#1729;&#1605;&#1740;&#1722; &#1705;&#1729;&#1575;&#1722; &#1604;&#1746; &#1705;&#1585; &#1580;&#1575;&#1574;&#1740;&#1722; &#1711;&#1746;&#1748; تقریر کی ریکارڈنگ بے حد ناقص تھی۔ پسِ منظر میں لگی قائداعظم کی تصویر بار بار فریم سے کٹ رہی تھی۔ وزیر اعظم کا انداز بے حد جارحانہ تھا، وہ اپوزیشن کی شکایتیں لگا رہے

Read more

رب کا شکر ادا کرنا سیکھیں

آج کا انسان بہت ناشکرا ہو گیا ہے۔ آپ کسی سے پوچھ لیں کہ بھائی کیا حال ہیں تو وہ آپ کو اپنی مشکلات ایسے بتائے گا کہ آپ کو لگے گا کہ شاید اس سے زیادہ پریشان کوئی اور انسان ہے ہی نہیں۔ جن کے پاس وسائل کی واقعی کمی ہے، ان کا تو اس طرح سے بات کرنا بنتا ہے۔ مگر یہاں پر ایسے لوگ بھی ہیں جن کو اللّہ نے کافی حد تک نوازا ہوتا ہے مگر وہ بھی اپنے حالات کا رونا رو رہے ہوتے ہیں۔ ایسے لگتا ہے کہ جیسے کوئی بھی انسان وسائل کی فراوانی کے باوجود بھی مطمئن اور خوش نہیں ہے۔ اس کی وجہ آج کل کے دور میں مادیت پرستی کا بڑھ جانا ہے۔ جس نے انسان کے اندر حرص اور لالچ کو بہت بڑھا دیا ہے۔ جس سے انسان کے پاس جو نعمتیں موجود ہیں اسے ان کا ادراک ہی نہیں ہو پاتا اور وہ بس زیادہ سے زیادہ کی خواہش میں ایک نہ ختم ہونے والی دوڑ کا حصہ بن جاتا ہے۔

Read more

ساڈا حق ایتھے رکھ

حقوق و فرائض کی جنگ میں ہم ہمیشہ حقوق یاد رکھتے ہیں اور فرائض بھول جاتے ہیں۔ ہمیں یہ ہمیشہ یاد رہتا ہے کہ ہمارے حقوق کیا ہیں۔ لیکن حقوق کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ ہمیشہ بھول جاتے ہیں کہ ہمارے اُوپر کچھ فرائض بھی ہیں۔ حقوق و فرائض کی جنگ بہت پرانی ہے۔ ہر انسان کو اپنے حقوق ازبر ہیں۔ جسے دیکھو یہی کہتا ہے ہمیں ہمارا حق نہیں ملا یا ہم اپنا حق ہی مانگ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ اولاد بھی حقوق کے حصول کے لئے ماں باپ کے خلاف اٹھ کھڑی ہوتی ہے۔

Read more

ذرا سی لمبی مبارکباد قبول کیجئے گا

اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اس نے ماہِ مبارک رمضان میں سوشل میڈیا سے کنارہ کش رہنے کی توفیق عطاء فرمائی اُن ہی کی وسعتِ رحمت کو دیکھ کر پُرامید ہوں کہ وہ ہمارے ٹوٹے پھوٹے اعمال کو شرفِ قبولیت سے نوازیں گے، اسلام نے نہ صرف یہ کہ اپنے ماننے والوں کو دنیوی فرحت و انبساط کے اہتمام کی اجازت دی ہے بلکہ خود اس کا ایسے خوبصورت طریقے سے انتظام فرمایا ہے کہ مسلمانانِ عالم یاد الٰہی سے بھی غافل نہ رہیں اور اسلامی برادری سے شناسائی کے مواقع بھی ہاتھ سے نہ جانے دیں۔

Read more

ترجیحات ہمیں خود ہی طے کرنی ہیں

بی بی سی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین نے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اردن اور اسرائیل کے درمیان، بقول اُن کے، ”ایک ناکام فلسطینی ریاست“ کی حمایت نہیں کرے گی نیز یہ کہ اسرائیل کو حق ہے کہ وہ غربِ اردن کے کچھ حصوں کو ضم کر لے اگرچہ ایسی کارروائی بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہو گی۔ اپنے بیان میں مزید زور پیدا کرتے ہوئے انھوں دلیل کے طور پر یہ بات بھی کہی کہ اگر سکیورٹی کی وجہ سے اسرائیل اپنی افواج کو غربِ اردن میں رکھتا ہے تو یہ ایسے ہی ہو گا جیسے امریکہ نے اپنی افواج جرمنی، جاپان اور جنوبی کوریا میں تعینات کی ہوئی ہیں۔

Read more

تحریکِ آزادی کشمیر اور در پیش چلینجز

ریاست جموں و کشمیرگزشتہ سات دہائیوں سے بین الاقوامی افق پر ایک ایسا بدقسمت خطہ ہے جو اقوامِ متحدہ کے چارٹر پر ہونے کے باوجود تا حال حل طلب ہے۔ اقوام عالم کی غفلت کی بدولت تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصداق کشمیری مسلمان ہندوستان کے ظلم و استبداد سے نجات حاصل کرنے کے خاطر مسلح جدوجہد کا سہارا لینے پر مجبور کیے گئے جس کی پاداش میں لاکھوں کشمیری جان کی بازی ہار گئے، کشمیر کی ماؤں بہنوں کی عفت وآبرو کو تار تارکرنا۔

Read more

ووٹ کو عزت دو

میرے ووٹ کو عزت دو یہ کہنے میں بھی اچھا لگتا ہے اور سننے سے دل بھی خوش ہو جاتا ہے بشرطیکہ آپ کو اس کا مطلب اور اہمیت کا علم ہو۔ ہمارے ملک میں جتنے بھی سیاست دان آئے سب نے کسی نہ کسی شکل میں یہ نعرہ لگایا لیکن سب ناکام رہے کیوں کہ ان میں سے کسی نے بھی ووٹ کی طاقت اور اس کی قیمت کا قوم کو نہیں بتایا، جب تک ووٹ کی قیمت اور اہمیت لوگوں کو نہیں بتائی جائے گی تب تک وہ اس کی حفاظت نہیں کریں گے۔ موجودہ صورتحال یہ ہے کہ 70 سے 80 فیصد لوگوں کو یہ ہی نہیں پتا کہ ہم ووٹ کس کو دے رہے ہیں اور ہمارے ووٹ دینے سے کیا ہو گا۔

Read more

کاہل مشرقی

کئی برس سے ہمارے تہواروں کی چاشنی مانند پڑ گئی ہیں۔ خصوصاً جب سے خاندانی نظام نے مشرقی معاشرے میں بھی اپنی شکست کا اعلان کیا ہے، اجتماعی خوشیوں کا تصور بہت دھندلا گیا ہے۔ ہم اپنے زعماء کے تمام گناہ فراموش کر بھی دیں تو یہ انفرادیت کا زہر تمام عمر ہمیں ان کے اس فعل کی یاد دلاتا رہے گا کے جب ہماری تہذیب و ثقافت کو اجتماعی تقاضوں کی تکمیل سے بچایا جا سکتا تھا چند ریٹائرڈ سرکاری ادیبوں نے عوام کو خاندانی نظام کے ثمرات سے آگاہ کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

Read more

عمران خان، او۔ آئی۔ سی، بیت المقدس اور بھولی قوم

جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے میرا او۔ آئی سی نامی تنظیم سے پہلی مرتبہ تعارف مڈل سکول میں پڑھائے جانے والے معاشرتی علوم کا مرہون تھا اور تب سے اب تک اس تنظیم کے بارے میں میری جملہ نقد معلومات میں فقط اس قدر اضافہ ہوا ہے کہ امسال او۔ آئی۔ سی کے رکن ممالک کے سربراہان کا اجلاس مئی میں ہوا

Read more

اقلیتوں کی اعلیٰ تعلیم تک رسائی بل 2019

مورخہ 28 مئی 2019 کو اقلیتی رکنِ قومی اسمبلی جناب جمشید تھامس نے ”اقلیتوں کی اعلیٰ تعلیم تک رسائی بل 2019“ کے نا م سے بلِ پیش کیا جو کہ مسترد کر دیا گیا۔ بل کا مقصد اقلیتوں کو ملک بھر کی جامعات میں اعلیٰ تعلیم کی رسائی میں آسانی پیدا کرنے کے لیے کوٹہ مختص کرنا تھا۔

پارلیمانی سیکرٹری محترمہ وجیہہ اکرم جو کہ عورتوں کی مخصوص نشست سے پاکستان تحریک ِ انصاف کی جانب سے رکنِ ِ قومی اسمبلی ہیں نے بل کی مخالفت کی اور دلیل پیش کی کہ مذہب کی بنیا د پر تفریق نہیں کی جا سکتی۔ اب ان محترمہ کو کون سمجھائے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اقلیتوں کے نام سے شراب بیچنا مذہبی تفریق کے زمرے میں نہیں آ تا کیا؟

Read more

گلگت بلتستان: کیرئیر ٹیسٹنگ سروس پاکستان کی کارکردگی

گلگت بلتستان کے سرکاری محکموں میں ملازمتوں کے اس وقت امتحان لینے کی ذمہ داری ایک نجی ادارہ کیرئیر ٹیسٹنگ سروس پاکستان انجام دے رہا ہے۔ اس ادارے کے فیس بک پیج پر دی معلومات کے مطابق گزشتہ سال گلگت بلتستان حکومت اور اس ادارے کے درمیاں ایک معاہدہ ہوا جس کے تحت گلگت بلتستان میں مختلف سرکاری محکموں میں چھٹے سکیل سے پندرویں سکیل تک مستقل ملازمت اور چھٹے سکیل سے اوپر کے پراجیکٹ کے تمام اسامیوں پر سکریننگ

Read more

عورت: اسلام اور فیمینزم

اگر بات کی جائے عورت کی تو جیسا کہ کسی شاعر نے کہا ہے کہ وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ تو کچھ غلط نہیں کہا یعنی عورت ایک ایسی ذات ہے جس کے بغیر یہ معاشرہ نہیں چل سکتا۔ حقیقت یہ ہے کہ اس کائنات کی ساری رعنائی اور دلفریبی عورت کے وجود سے ہے۔ خداوند کریم نے بھی مرد کے ساتھ ساتھ عورت کو اعلی مرتبہ عطا فرمایا ہے۔ اسلام کو بھی وسیع پیمانے سے دیکھا

Read more

ڈاکٹر زبیدہ اسیر کا قابل فخر کارنامہ

چترال کی ڈاکٹر زبیدہ اسیر کی فزکس کی برانچ آپٹکس پر لکھی گئی کتاب آمیزون کی تین بہترین بکنے والی کتابوں میں شامل رہی۔ بظاہر خشک اور مشکل سمجھے جانے والے مو ضوع پر سادہ، واضح اور تصاویر کی مدد سے وضاحت کے ساتھ لکھی گئی اس کتاب کو آپٹکس کا مطالعہ کرنے والے طلباءکے لئے ایک خوبصورت اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کتاب کے ادارتی جائزے میں رائل سرے کاؤنٹی ہسپتال انگلینڈ، آغا خان ہسپتال کراچی سمیت

Read more

زندگی میں ایک بار تنویر احمد عطاری سے ضرور ملیئے

جگنو اس لیے بھی اچھے ہوتے ہیں کہ یہ اندھیرے میں دور سے نظر آتے ہیں اور دور تک نظر آتے ہیں۔ تنویر احمد عطاری بھی ایک جگنو کی مانند ہیں جو جہالت کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں علم اور تحقیق کی روشنی بکھیر کر جمود زدہ معاشرے میں اپنے ہونے کا یقین دلا رہے ہیں۔ تنویر احمد کو آپ میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے ہوں گے۔ اس لئے کہ وہ لاہور اور اسلام آباد نہیں، ایک چھوٹے سے

Read more

مفتی منیب، سائنس اور جوتے کی نوک

دُنیا چاند پر پہنچ گئی اور ایک ہم بیچارے ہیں جِنہیں ابھی تک چاند نظر نہیں آتا۔ چند دِن پہلے چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مُفتی مُنیب الرحمٰن صاحب نے فرمایا کہ  ” میں سائنس کو اپنی جوتے کی نوک پہ رکھتا ہوں“۔مُفتی صاحب! سائنس کو جوتے کی نوک پہ رکھنے سے پہلے اپنا چشمہ، اپنی گھڑی توڑ کے پھینک دیں، اپنی گاڑی جِس پہ آپ سفر کرتے ہیں اُسے آگ لگا دیں اور آئندہ گھوڑے یا اونٹ پہ سفر کرنے لگ جائیں۔

Read more

کیا والدین ایسے سلوک کے مستحق ہیں؟

ابھی حال ہی میں میری ایک عزیز دوست سے ملاقات ہوئی۔ جو کہ کافی پریشان دکھائی دے رہی تھیں، بلکہ یوں کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کہ اس قدر پریشان میں نے انھیں آج تک نہیں دیکھا تھا۔ پوچھنے پر بتانے لگیں کہ ان کا اکلوتا بھائی اپنی بوڑھی ماں کو گھر میں رکھنے پر راضی نہیں ہے صرف اس وجہ سے کہ اس کی ماں اس کی شادی شدہ زندگی میں بے آرامی کا باعث بن رہی ہیں۔ اب وہ چاہتا ہے کہ میں بیٹی ہونے کی حیثیت سے امی کو اپنے ساتھ اپنے سسرال لے جاؤں لیکن میرے سسرال والے اس بات پر راضی نہیں۔ اس پر بھائی صاحب کا کہنا یہ ہے کہ امی کو پھر کسی اولڈ ایج ہوم بھیج دیتے ہیں تاکہ ان کی زندگی بھی آرام سے گزرے اور ہماری زندگیوں میں بھی کچھ سکون ہو۔

Read more

تاریخ کے ساتھ کھلواڑ

یہی دو طبقے تھے جن کے ہاتھ بہت عظیم اور قابل احترام لوگ آئے اور یہی دو طبقے ہیں جن کے نام پر ہمیشہ وارداتیں بھی کی گئیں۔میں بات کر رہا ہوں مذہبی طبقے اور بائیں بازو عرف عام میں لیفٹسٹ طبقے کی، ہم اوّل الذکر طبقے پر نگاہ ڈالیں تو مولانا قاسم نانوتوی سے انورشاہ کاشمیری تک اور مولانا عبیداللّہ سندھی سے مولانا محمد طاہر پنج پیر تک، مولانا احمد رضا بریلوی سے شاہ احمد نورانی تک اور مولانا حسین علی سے ابولاعلٰی مودودی تک، جدوجہد اور کارکردگی کا ایک قابل فخر اور لھلھاتا ہوا زرخیز سلسلہ ہے لیکن ہم لوگ آخر کتنا جانتے ہیں کہ ان عظیم لوگوں نے اپنی پُر خلوص جدوجہد کے لئے ذاتی حیثیت میں کتنی صعوبتیں اُٹھائیں اور اُنھوں نے اپنے مشن اور پیغام کے ذریعے کتنی روشنی بانٹی لیکن اس حقیقت سے کون آنکھیں چُرائے گا کہ اس مذہبی طبقے سے وہ کردار بھی برآمد ہوئے جنہوں نے اپنے اپنے مفادات کے لئے انتہائی بے دردی کے ساتھ نہ صرف مذہب کو استعمال کیا بلکہ بعض اوقات معاشرے کو جہالت، بربادی حتٰی کہ خوں ریزی کی طرف دھکیلا اور یہی وہ چیز ہے جس نے مذہبی طبقے کے خلاف ایک طاقتور رد عمل کو پروان چڑھایا، جس کی زد میں وہ لوگ بھی آئے جن کی کارکردگی انتہائی شاندار اور جدوجہد حد درجہ جینوئن تھی۔

Read more

خون آشام بجٹ

معاشی بدحالی اپنے عروج پہ ہے گورنمنٹ اکانومی کا کو ئی ہدف پورا نہیں کر سکی میجر کراپس نیگیٹو گروتھ۔ بجٹ آمدنی اور خرچ پہ بنایا جاتا ہے۔ یہاں آمدنی تو زیرو ہے خرچ ہی خرچ ہے عام آدمی پر ٹیکسز کا بوجھ پڑے گا ایک فیملی جو تیس ہزار ماہانہ کماتی ہے ان پر سالانہ ٹیکس لگا دیا جو ان کی زندگیوں کو ہلا کر رکھ دے گا۔

لوئر مڈل کلاس کو اس بات سے غرض نہیں کہ کون گرفتار ہوا کون سرِدار ہو ا ان کا پیٹ ان باتوں سے نہیں بھرتا ان کے منہ سے نوالہ چھین لیا گیا آپ نے آٹا، چا ئے، دال، چینی، آلو، ٹماٹر، چاول، دودھ، گوشت، پیٹرول، ڈیزل ان کی پہنچ سے دور کر دیے

Read more

صحافی اور ادیب نسیم شاد مرحوم کی چند باتیں

‎ آج بارہ جون ہے اور آج سینئر صحافی و ادیب نسیم شاد مرحوم کی برسی ہے۔ جو میرے والد بھی تھے۔ ان کو ہم سے بچھڑے آج انیس برس ہو گئے۔ نسیم شاد مرحوم 20 جنوری 1942 کو بھارت کے شہر انبالہ میں پیدا ہوئے۔ بچپن وہ ایک ذہین اور زیرک شخص تھے۔ ان کی ذہانت کا اندازہ آپ اس طرح لگاسکتے ہیں کہ تقسیم ہند سے قبل ہندوستان میں کچھ تنگ نظر ہندوں کا مسلمانوں کے ساتھ تعصب اس قدر تھا کہ وہ ان کو اچھوت سمجھتے تھے۔ اور ان کے ساتھ کھانا پینا بھی نہیں کرتے تھے۔

Read more

انسانی زندگی کی مشکلات اور مسائل

انسان اس دنیا میں جب قدم رکھتا ہے۔ تو اس کے والدین، بہن، بھائی، چچا، ماما، پھوپھو، خالہ اور باقی رشتہ دار سب بہت خوش ہوتے ہیں۔ سب لوگوں کی خوشی دیدنی ہوتی ہے۔ اور بالکل خوشی کی بات ہوتی بھی ہے۔ اس دنیاء میں کتنے ہی لوگ ایسے ہیں، جو اولاد جیسی نعمت سے محروم ہیں۔ اب اس بچے کی ضروریات پوری کرنے کے لیے انسان کو ہاتھ پاوں مارنے پڑتے ہیں۔ حالانکہ وہ بچہ تو ابھی بہت چھوٹا ہے۔ اسے کسی چیز کی کیا سمجھ ہو گی۔

Read more

حادثے کا کوئی نہ کوئی محرک ضرور ہوتا یے

موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ معاشرہ دن بدن جرائم کی طرف مائل ہورہا ہے۔ مجرم تین قسم کے ہیں : ایک وہ ہیں جو جرائم پیشہ قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔ دوسرے نادانستگی میں جرم کر بیٹھتے ہیں۔ تیسرے مہذب مجرم ہیں جو دوسروں کو اشتعال دلاکر جرم کی طرف مائل کرتے ہیں۔ معاشرہ ہر طرح کے جرائم سے جل رہا ہے۔ مگر چھوٹے بچے، بچیاں اس کی لپیٹ میں زیادہ ہیں۔ حالات ایسے ہوچلے ہیں کہ معاشرہ ان کے لئے دن بدن غیرمحفوظ ہوتا جارہا ہے۔ کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہم تاریک دور میں پہنچ گئے ہیں۔

Read more

وینا ملک وزیراعظم بن سکتی ہے

انٹر نیٹ کی جو دستیاب سہولت ہے۔ آج سے دس پندرہ سال پہلے بالکل بھی نہیں تھی۔ خاص کر ہمارے جیسے فاقہ کش کے لئے تو بہت مشکل تھی۔ لاہور میں بڑے منجھے ہوئی صحافی رانا تحمل علی نے ہاتھ پکڑا اور نیٹ کیفے کا راستہ دکھا دیا۔ پھر تو ہم فل عیاشی پر اتر آئے کہ روز نیٹ کیفے چلے جاتے تھے۔ نیوز ڈیسک پر خبر آئی کہ ایک نوآموز اداکارہ نے اپنا عریاں شوٹ کروایا ہے۔ کاپی پریس

Read more

ن لیگ ’پیپلز پارٹی اتحاد اور حکومت؟

ملک کی مجموعی صورتحال اس بات کی غمازی کر رہی ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اب مشکلات کے بھنور سے نکلتی جا رہی ہے عمران خان کی حکومت کو جس طرح معاشی و سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی سیاسی چالوں سے اس نئی حکومت کو چاروں شانے چت کر دے گی۔ لیکن عمران خان کی حکومت اپوزیشن کی امیدوں کے بر عکس آج بھی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے

Read more

یہ ہماری وردی ہے

احتجاجی تحریکیں کسی بھی معاشرے کی ذہنی صحت مندی کی علامت ہوتی ہیں۔ سوال ذہن کے بیدار ہونے کی نشان دہی کرتا ہے۔ یہ وصف جن قوموں میں موجود ہوں تو یقین کر لیں کہ وہ زندہ ہیں۔ مگر ہمارے ملک میں ایک پیچیدگی یہ ہے کہ ہم انتہا پسندی کی حد تک جذباتی ہیں۔کسی سے محبت کرنے پر آئیں تو انسان کو دیوتا بنا بیٹھتے ہیں اور نفرت کریں تو آسمان پر اڑتے ہوئے کو زمین بوس کرنے میں دیر نہیں لگاتے۔ شاید انتہا پسندی کے وار سہتے سہتے ہم سب انتہا پسند ہو گئے ہیں۔

Read more

وٹزپ فیس بک والی عید مبارک

عید کے دن کو اسلامی اعتبار سے ایک اہمیت حاصل ہے جس سلسلے میں ہم جانا نہیں چاہتے۔ ہم موضوع کے عین مطابق سماجی اعتبارسے بات کریں گے کہہ یہ ایک ایسا اسلامی تہوار ہے جس دن کو مسرتیں بانٹنے کا نام دیا ہے جس میں ایک دوسرے کے پاس جاکر اپنے ہمسایوں پیاروں، فیملی ممبران اور ضرورت مندوں سے اُن کا حال پوچھنا اُن کے ساتھ دن گزارنے کا نام ہے۔ جس میں تمام ناراضگیوں ناچاقیوں کو بالائے طاق رکھ عید کا سب سے اہم جز و گلے مل کر اپنے اہل و عیال اور اپنے ہمسایوں کے ہاں جاکر تحائف کی صورت میں عید ملنا ہوتا ہے۔

Read more

آہ ابرار علی تنویر بھائی

عید کے دوسرے دن اچانک یہ خبر ملی کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے لاہور میں چند مخلص کارکنان میں سے ایک محترم ابرار علی تنویر بھائی کا لاہور میں انتقال ہوگیا (انا للہ وانا الیہ راجعون) ۔ابرار بھائی سے میری پہلی روبرو ملاقات سنہ 2013 میں اس وقت ہوئی جب ہم یوم تاسیس کے سلسلے میں لاہور گئے ہوئے تھے، لاہور میں عابد اقبال، علی وقاص اولکھ، احمد گھمن، علی امداد سومرو، عثمان کامریڈ اور ابرار بھائی وہ چند دوست تھے جن سے ہمارا تعلق واٹس ایپ گروپس کے بالکل شروعاتی دنوں میں ہوا تھا۔

Read more

فائز المرام یا فائز عیسی

جسٹس جناب قاضی فائز عیسی کا تعلق بلوچستان کے ایک معتبر گھرانے سے ہے۔ وہ عرصے سے قانون کی پاسداری میں مصروف رہے ہیں۔ جب سے محترم قاضی فائز عیسی کے بارے میں قانون کی شق 209 کے تحت دائر ریفرنس کی بات ہو رہی ہے عدلیہ اور انتظامیہ دو الگ الگ طبقوں میں تقسیم دکھائی دے رہے ہیں۔

Read more

عید کا فائدہ اٹھاتے جذبات

ہمیشہ کی طرح اس چاند رات پر بھی بہت سے دوستوں کے ساتھ بیٹھنے اور گپ شپ لگانے کا موقع ملا۔ میرے اکثر دوست میرے کزنز ہی ہیں اور اکثر ہم عمر بھی ہیں۔ اکثر ہماری رات کو چائے پر ملاقات ہوتی ہے، علاقے کے ایک ڈھابا نما ہوٹل پر گھنٹوں بیٹھ کر ہم سیاسی، ملکی اور بین الاقوامی موضوعات پر گفتگو کرتے ہیں۔ ہمارے دوستوں میں ڈاکٹر، انجینئیر، لٹریچر اور سائنس، تقریبا ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ پائے جاتے ہیں، تو گپ شپ کے دوران مختلف طرح کی رائے مل جاتی ہیں۔

Read more

ایک اور کلیشے کردار

کبھی کبھی لایعنی باتیں کرنے کا دل چاہتا ہے۔ اردگرد پھیلی ہر چیز علامت لگتی ہے۔ کمرے میں پھیلی کمزور سی روشنی، اس پہ حاوی بے نام سی تاریکی جو محسوس زیادہ ہوتی ہے۔ ہڈیوں میں اترتی ٹھنڈ اور دل میں اٹھتی ہلکی ہلکی ٹیسیں، یخ ہوتے پاؤں کے پنجے، خاموشی میں گونجتی گھڑی کی ٹک ٹک، اور کبھی کبھی سناٹے کو چیرتی کسی موٹر سائیکل یا گاڑی کی آواز۔ دل چاہتا ہے ہم اس منظر سے باہر بیٹھے یہ سب دیکھ رہے ہوں اور اس کے تخلیق کرنے والے کی مہارت پہ داد دینا چاہتے ہوں، جس نے اتنا مکمل منظر تخلیق کیا کہ آپ خود کو اس کا حصہ سمجھنے لگیں۔

Read more

ریاض، یہ لاش ننگی کیوں ہے؟

ریاض اور تابش کی دوستی اپنی مثال آپ تھی۔ بس دونوں ایک ماں کے پیٹ سے پیدا نہ ہو سکے تھے، ورنہ دیکھنے والے کے لیے اندازہ لگانا مشکل تھا، کہ یہ دونوں بھائی ہیں یا دوست۔ کھانا پینا اٹھنا بیٹھنا گھومنا پھرنا کاروبار سب ایک ساتھ۔ دونوں نے شہر کی ایک بڑی مارکیٹ میں موبائل شاپ بنا رکھی تھی جہاں دونوں کا پورا دن ساتھ گزرتا۔ دونوں نے ایک ساتھ جوانی کی دہلیز پہ قدم رکھا۔ تابش ذرا مدہم

Read more

چاند کا تنازعہ: مسئلہ کچھ اور ہے!

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مقامی سطح پر مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی ”صرف“ رمضان اور شوال کے چاند کا اعلان کرتے ہیں اور ہمیشہ سرکاری رویت ہلال کمیٹی کی مخالفت کرتے ہیں۔ مسجد قاسم علی خان کو عید الفطر کے چاند کی 100 سے زیادہ شہادتیں موصول ہوئیں جس کی بنیاد پر اظہار یکجہتی کے لیے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے بھی منگل کو عید منانے کا اعلان کردیا۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی

Read more

نفس انسانی کا نظام عدل

حیوان ناطق ( انسان ) کو قدرت نے مختلف قسم کے جذبات اور احساسات سے نوازا ہے۔ یہ تمام جذبات انسان کے اندر لا منتناہی قوتیں پیدا کر دیتی ہیں۔ ان تمام قوتوں کا حد اعتدال میں ہونا ہی ہر انسان کے انسانیت کی دلیل ہے۔ ان میں کسی بھی قوت کا اپنے حدود سے تجاوز انسان کو انسانیت کے بلند ترین مقام سے نیچے گرا کر جانوروں کے صف میں کھڑا کر دیتی ہیں۔ ان قوتوں کے حد اعتدال کو عدالت کہا جاتا ہے۔

Read more

جاوید بھائی سوئچڈ آف

اور میں نے جاوید بھائی کا نمبر اپنے موبائل سے ڈیلیٹ کر دیا۔ جاوید بھائی الیکٹریشن۔ اس نمبر کا اب کوئی فائدہ نہیں رہا تھا۔ ایسا نہیں کہ وہ کوئی کام غلط کر گئے تھے یا ادھورا چھوڑ دیا تھا یا پیسوں میں ہیر پھیر بلکہ ہوا یہ کہ اُنکا انتقال ہوگیا۔دو روز پہلے میرے پورشن کا ایک کٹ آوٹ جام ہوگیا۔ میں نے ہمیشہ کی طرح جے اے وی ٹائپ کیا، ان کا نمبر لگایا اور دوسری جانب سے فون ریسیو ہوتے ہی بولا، یار کہاں ہیں جاوید بھائی؟ بڑی مصیبت آگئی ہے۔ پلیز جلدی سے آجائیں۔ جو جملہ میرے کانوں نے سننا تھا وہ اُنکی آواز میں اِن دونوں میں سے کوئی ایک ہونا چائیے تھا ”ہاں بس 10 منٹ میں پہنچ رہا ہوں“ یا پھر ”ابھی دور ہوں، تھوڑا ٹائم لگے گا“۔ لیکن اب کی مرتبہ نیا جملہ سُننے کو ملا۔

Read more

پاکستان کی نظریاتی اساس کا تعین آئین کرے گا یا بانیان پاکستان کا ناشتہ؟

روزنامہ جنگ میں آج کی سب سے بڑی خبر یہ ہے کہ عمرہ زائرین کی تعداد ٹیکس دہندگان سے زیادہ ہے۔ خبر کے مطابق اس سیزن میں کم وبیش 16 لاکھ پاکستانیوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے (لفظ سعادت میری جانب سے ہے ) جبکہ ٹیکس ادا کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد بارہ سے چودہ لاکھ کے درمیان ہے۔

Read more

محمد اقبال خان عیسیٰ خیل (ایڈووکیٹ) کی یاد میں

سولہ آنے سچ کہیں تو یہ کہ عمر بھر کوئی ڈھنگ کا کام ہی نہیں کیا، سِوائے اِس کے کہ بنجاروں کی طرح گھومے گھامے۔ اونچی اونچی چٹانوں پر چڑھ دوڑتے، چوٹی پر پہنچتے تو دم لیتے۔ یہ گئے گزرے دنوں کی باتیں ہیں جن پر فخر کرنے کی کوئی گنجائش تو خیرنظر نہیں آتی لیکن لکھنے میں حرج کیا ہے۔ سواری میں صرف بیچارے گدھے کو استثنٰی دے رکھا ہے کہ اُس کا اپنا لوڈ بہت ہے لیکن گدھا

Read more

پردیسی ماں کی عید

عید کا روز تھا، یہ خوشیوں بھرا دن اس کے لیے خاصا بورنگ ہوا کرتا تھا۔ لہذا وہ دن بھر ٹیلیویژن دیکھتی اور جب تھک جاتی تو لمبی تان کر سو لیتی۔ آج کے روز مگر وہ کچھ زیادہ ہی اداس، خاموش، سہمی ہوئی اور افسردہ تھی۔ لہذا گھر کا ماحول بھی سوگوار تھا۔ دن بھر گھر میں عجیب سی ویرانی کا راج رہا۔ بے پناہ خاموشی اور شدت کی گرمی! خوشیوں بھرا عید کا سورج یوں ہی ڈھل گیا

Read more

قوم نئے قانون کی منتظرہے

تم سے پچھلی قومیں اس لئے تباہ ہوگئیں کیوں کہ ان میں جب کوئی طاقتور غلطی کرتا تو اسے چھوڑ دیا جاتا لیکن جب کوئی کمزور غلطی کرتا تو اسے سزا دی جاتی۔ (مفہوم حدیث) مملکت پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک میں کئی ایسے ہیں جن کے پاس سمندر نہیں لہذا انہیں تجارت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن وہ ممالک ترقی کرگئے پاکستان کے پاس سمندر کی

Read more

تبدیلی کے ثمرات

سال دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں ملک بھر میں عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو سب سے زیادہ ووٹ دیے اور عمران خان کو مرکز خیبر پختونخواہ و پنجاب میں حکومت بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ سابقہ حکمرانوں کی ناکامی اور عوام کو ریلیف ناں ملنا عمران خان و تحریک انصاف کی مقبولیت کی وجہ بنا۔ الیکشن سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی جماعت کا نعرہ تھا انصاف میریٹ اور کرپشن کا

Read more

سوچ بدلنے ہی سے قوموں کی تقدیر بدل جاتی ہے

دینا میں سوچنے کے عمل اور طریقوں پر بہت سی کتابیں لکھی جا چکی ہے۔ آج کی جدید دنیا انسانوں کو سوچنے کے طرز عمل کے بارے پڑھایا جاتا ہے۔ ہم کیا سوچیں اور کیسے سوچیں؟ انسان کے سوچنے کا اس کے طرز عمل پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ غلط سمت میں سوچنے سے انسان کو بہت بڑے نقصانات ہوسکتے ہیں۔ اسی طرح درست سمت میں سوچنے سے انسان بہت بڑے نقصانات سے بچ سکتا ہے۔ اگر سوچنے کے درست

Read more

گھریلو عورت اور ویمن ایمپاورمنٹ

دسترخوان انواع و اقسام کے کھانون سے سجایا جا رہا ہے افطاری کے لئے پورا گھر تیار بیٹھا ہے۔ افطاری کا وقت ہوتا ہے سب افطاری کرتے ہیں اور پھر فارغ ہو کر نماز پڑھنے چلے جاتے ہیں۔ کوئی اس بات پر غور ہی نہیں کرتا کہ دسترخوان کو مختلف قسم کے کھانوں سے سجانے والی عورت ہی دسترخوان پر موجود نہیں ہے۔ اس عورت کی افطاری تو کچن میں ہی ہوگی۔ سارا دن روزہ کی حالت میں محنت کرنے والی خاتون کے لیے اسی گھر کے دسترخوان میں اس کی جگہ موجود نہیں۔ اور محنت کرنے والی خاتون کی کمی محسوس کرنے والا کوئی نہیں۔

Read more

پی ٹی ایم مطالبات اور ریاست کا رویہ

پشتون تحفظ مؤومنٹ ایک ردعمل کے نتیجے میں ابھری تحریک ہے جس کے طرز عمل میں غصہ نمایاں ہے، وہ اس غصے کا سبب اس سلوک کو بتاتے ہیں جو ان کے مطابق پشتونوں کے ساتھ روا رکھا جاتا رہا ہے۔انکے مطالبات کی فہرست لمبی ہے اور یہ شکایت بھی چند حلقوں میں پائی جاتی ہے کہ یہ فہرست لمبی کیوں ہورہی ہے، یہ جماعت اپنے بنیادی مطالبات ”اگر“ تسلیم کروا بیٹھی ہے تو اپنا تنظیمی ڈھانچہ تحلیل کرے، تحریک کے خاتمے کا اعلان کرے اور مکمل دفن ہوجائے، مگر کہنے کی جسارت کرنا پڑے گی کہ جب ایک تحریک کامیاب ہوجائے تو ایسا ممکن نہیں ہوتا۔

Read more

سوشل میڈیا کے دانشور

وطن عزیز کے تمام ہم وطن جس طرح آج کل معیشت اور مہنگائی کے کوہ ِ گراں کو عبور کرنے کی تگ و دو میں مصروف ہیں اور ابھی بھی معیشت کے قرض کے پہاڑ کو عبور نہیں کر پائے، ایسے میں فکر و ادب اور دانشوری جیسے روکھے اور خشک عنوانات پر بات کرنا یقینا مجھ جیسے فارغ بلکہ فارغ البال لوگوں کا خاصہ ہی ہو سکتا ہے۔ سو معیشت، مہنگائی، مسائل، سیاست جیسے تروتازہ عنوانات کسی اور وقت پہ اٹھا رکھتے ہیں۔

Read more

عید کیسے گزاری جائے؟

رمضان کا بابرکت مہینہ اپنے اختتام کو ہے۔ عید سعید کی آمد آمد ہے۔ بازاروں کی رونقیں اپنے عروج پہ ہیں۔ ہر طرف ایک چہل پہل سی نظر آرہی ہے۔ جس کو دیکھو عید کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے خریداریوں میں مصروف ہے۔ گراں فروشی اپنے عروج پہ ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ مہینہ جس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں معمول سے کم ہونی چاہیں تھیں، اسی مہینے میں قیمتیں دوگنا تک پہنچی ہوئی ہیں۔

Read more

سردار اختر مینگل اور میر سرفراز بگتی کے جھگڑے میں قدروں کا نیلام

گزشتہ دِنوں ٹوئٹر پہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال صاحب اور سردار اختر جان مینگل کے درمیان کِسی معاملے پہ بحث ہورہی تھی، کُچھ دیر بعد سابق صوبائی وزیرِ داخلہ اور موجودہ سینیٹر میر سرفراز بگٹی بھی اُس بحث کا حصہ بنے اور چلتے چلتے بحث ایک ایسے مرحلے تک جا پہنچی کہ سردار اختر جان مینگل نے سرفراز بگٹی کو بلاک لسٹ میں ڈال دیا۔ ہُوا کُچھ یوں کہ سرفراز بگٹی نے دبے الفاظوں میں سردار اختر جان مینگل

Read more

غریب کا ہسپتال خستہ حالی کا شکار

پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے۔ یہاں کے لوگوں کو غربت میں زندگی بسر کرنے کی اب عادت سی ہوگئی ہے۔ بہت سے لوگ تو غربت کی سطح سے بھی نیچے اپنی زندگی کے شب و روز گزار رہے ہیں۔ مگر وہ کیا ہے نہ کہ بیماری اپنی آمد سے پہلے یہ نہیں دیکھتی کہ وہ غریب پر نازل ہو رہی ہے یا امیر پر۔ اب ایسی مالی صورتحال میں جب تندرستی بھی ساتھ چھوڑتی نظر آئے، تب ایک غریب شحص نجی ہسپتال یا کسی کلینک سے تو شفا پانے کا تصور بھی نہیں کرسکتا چار و نا چار وہ سرکاری ہسپتال کا رخ کرتا ہے۔

Read more

اس کا مطلب ہے اب پنجاب کو تقسیم سمجھیں

اب تو ایسے لگ رہا ہے کہ پنجاب کی قسمت میں دوبارہ تقسیم لکھی جاچکی ہے۔ کوئی احتجاج، تحریک اور طاقت اب اس تقسیم کو روک نہیں سکتی۔ پنجاب میں اس بات پر آنے والا سیاسی رد عمل بھی کوئی زیادہ طاقتور نہیں۔ ایسے لگ رہا ہے کہ جیسے کسی کو پرواہ ہی نہیں کہ پنجاب دو ٹکڑے ہوجائے یا پانچ ہوجائے۔ اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ کہ پنجاب کی تقسیم پر عوامی رد عمل اور زیادہ کمزور اور

Read more

ممتاز نظامانی کا ملھن: سندھی خواتین کی جدوجہد کا لینن گراڈ

سندھی خواتین کی نمائندہ تنظیم سندھیانی تحریک جس نے 1980 کے عشرہ میں جنم لیا وہ سندھی خواتین کی ترقی پسند اور نمائندہ جماعت آگے چل کر پاکستان کی سب سے بڑی خواتین کی سیاسی تحریک بن کر ابھری اور ممتاز نظامانی کا تعلق اسی ہی سندھیانی تحریک سے تھا۔ ممتاز نظامانی سماجی خدمتگار کے طور پے لوگوں کی مدد کرتیں، کوئی بیمار ہو جاتا تو اس کے ساتھ ہسپتال جاتیں، شادی بیاہ کی تقریب کے سارے انتظامات اپنے ذمے

Read more

گم شدہ شہری اور ریاست کی ذمہ داریاں

آج سے قریباً 14 سال قبل ایک خاتون جس کا نام ”آمنہ مسعود جنجوعہ“ تھا، اپنے خاوند ”مسعود جنجوعہ“ کی جبری گمشدگی کے خلاف کھڑی ہوئی۔ اس کا الزام تھا کہ کچھ خفیہ اداروں نے مسعود جنجوعہ کو بغیر کسی جرم کے زبردستی اغوا کیا ہے۔ اس خاتون کے آواز بلند کرتے ہی دوسرے بہت سے لوگ بھی احتجاج کے لیے آئے جن کا کہنا تھا کہ ان کے لواحقین کو بھی جبری طور پر مختلف مقامات سے اٹھایا گیا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر کا تعلق بلوچستان سے تھا۔ اور پھر لوگوں کے گمشدہ ہونے کا سلسلہ بڑھتا گیا۔ لواحقین احتجاج کرتے رہے لیکن اس کا زیادہ فائدہ نہ ہوا اور ان کی دستگیری کو کوئی نہ آیا۔

Read more

گلابی باغ و مقبرہ دائی انگہ

گلابی باغ و دائی انگہ سے منسوب یہ مقبرہ شالامار باغ لاہور کے قریب ہی واقع ہے۔ گلابی باغ جو کہ ماضی میں کافی وسیع تھا اب اس کا فقط ایک دروازہ موجود ہے۔ کنہیا لال ہندی لکھتے ہیں ”وسعت میں یہ باغ بہت بڑا تھا۔ چار طرف چار ڈیوڑھیاں عالیشان بنی ہوئی تھیں اور ایک بہت چوڑا کنواں وغیرہ امارات متعلق باغ کے تھیں وسط میں یہ بارہ دری عالیشان بنائی گئی گویا نمونہ خلد بریں کا بنا۔ دیگر

Read more

آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا

 پاکستان مملکت ِ خداداد ہے، اس کی پاک مٹی شہیدوں کے لہو، ہجرت کے دل سوز لمحات، عفتوں کے لٹنے اورکرپانوں پہ پِروئے جانے کی دل خراش سچائیوں کی امین ہے۔ تو پھر ہم یہ سچائیاں کیوں بھول گئے، اپنے اوپر لاتعلقی کی دبیز چادر کیوں اوڑھ لی کہ کہیں ہمارا ضمیر بیدار نہ ہوجائے۔ اس وقت پاکستان میں انارکی کی وجوہات کیا ہیں، بھائی بھائی کا دشمن کیوں ہے، شیعہ سنی فسادات کی جڑ کیا ہے، مسئلہ بلوچستان کا

Read more

سیاسی انحطاط کا ماتم

حقیقت کو تسلیم کر لینا اور حقیقت سے نبردآزما ہونا انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے۔ وہ قوم کبھی ترقی کے دشوار گزار راستوں پر سفر نہیں کرسکتی جو حقیقت سے دور بھاگتی ہو یا جس میں حقیقت کا سامنا کرنے کی اخلاقی جراَت نہ ہو۔مملکت خداداد پاکستان میں یوں تو ہم بے شمار بنیادی حقائق سے لاعلم رہتے ہیں یا حقائق کو نظر انداز کرتے ہیں، جن حقائق کو یہاں ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا رہا ہے ان میں سے ایک تکلیف دہ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے ہاں سیاست ملک و قوم کے لیے نہیں ہے، یہاں حکمرانی کے لیے یہ معاملہ اہمیت کا حامل نہیں ہے کہ ملک میں آمریت کا دور دورہ ہے یا مطلق العنان جمہوریت اپنے عروج پر ہے، یہاں مقصد اقتدار کی کرسی ہوتی ہے اور کرسی تک پہنچنے کے لیے راستے کا انتخاب معنی نہیں رکھتا۔

Read more

ماڈرن رمضان

دور حاضر کا بغور جائزہ لیا جائے تو میری نظر میں رمضان رب کی قربت اور عبادتوں میں دل لگانے کا مہینہ نہیں رہا بلکہ ایک ایسامخصوص ماہ بن چکا ہے جب انٹر ٹینمینٹ اور فیشن کی دنیا کا عروج بڑھ چڑھ کر بولتا ہے اور اشرف المخلوقات گھروں اور دفتروں میں موجود ٹی۔ وی سیٹ کے سامنے رمضان کے برکتوں والے مہینے کے نام پر رمضان ٹرانسمیشن اور بڑے بڑے برانڈز کی پروموشن کے لیے نشر ہونے والے گیمز شو میں زیادہ دل لگانے لگی ہے۔

Read more

کیا نیب سیاست زدہ ہو رہا ہے؟

کرپشن کے مقدمات میں نیب کا رویہ ایک جیسا نہیں کچھ مقدمات میں پورا زور لگاتا ہے کچھ میں پوچھتا تک نہیں نیب سیاست زدہ کیوں ہو رہا ہے؟ نیب نے کر نا کچھ نہیں بس سب کو عذاب میں ڈال رکھا ہے کوئی ایک کیس بتا دیں جہاں اس نے پوری ریکوری کی ہو، مشتاق رئیسانی کیس میں نیب کے بڑوں پر مقدمہ بننا چاہیے، گھر سے اربوں روپے نکلنے کے بعد نیب پری بارگیننگ کے لیے پیچھے پڑگیانیب مقدمات کے لیے کوئی ایک اصول بنا لے۔ سپریم کورٹ نے مشتاق رئیسانی کیس میں ضمانتیں مسترد کیں تو نیب نے ماتہت عدالت سے ملزم رہا کروا لیے،

Read more

سوات کوہستان میں خیبر بینک کیوں نہیں؟

ابھی فیس بک پر کالام کے دوست کی آہ بکاہ والی پوسٹ پڑھنے کو ملی، جس میں بینک کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے خوار وذلیل ہونے کی داستان بیان کی گئی تھی۔ یقینا یہ ایک انتہائی بڑا مسئلہ ہے جو ہمارے منتخب نمائندوں نے مکمل طور پر پس پشت ڈال دیا ہے۔ گذشتہ دور حکومت میں جناب مظفر سید صاحب جوکہ وزیر خزانہ تھے، کالام میں ایک جلسے میں وعدہ کرچکے تھے کہ آپ کے لئے خیبربینک بنائیں

Read more

کیا مقروض قوم کو مزید قرض لیناچا ہیے؟

آج کل عمران خان کی حکومت ہروقت قرض مانگتی نظر آتی ہے۔ سعودی عرب سے متحدہ عرب امارات سے قرض اور پھر چین سے مزید قرض۔ میڈیا میں ہر طرف قرضوں کے اعداد وشمار سننے اور پڑھنے کومل رہے ہیں۔ حفیظ شیخ کے مطابق گزشتہ چند ماہ میں ہم نے ( 9.2 ) بلین ڈالر کا انتظام تین دوست ممالک سے کرلیا ہے۔ اور اب مزید 6 بلین ڈالر کی بات عالمی بنک سے جاری ہے۔ گزشتہ 30 سالہ حکومتوں

Read more

تاریخی گرو نانک محل کی ”حقیقت“ اور بھارتی بوکھلاہٹ

چند دن پہلے پاکستان کے معروف نجی اخبار نے ایک خبر دی جس میں یہ کہا گیا کہ نارووال کے قریب تاریخی گرونانک محل کو وہاں کے باسیوں نے مسمار کردیا ہے اور اس بلڈنگ کے تاریخی دروازے، کھڑکیاں اور وینٹی لیٹرز اوقاف کے افسروں کی ملی بھگت سے مہنگے داموں بیچ دیے گئے۔ اس خبر نے بھارت میں کھلبلی مچا دی اور پنجاب کے سکھوں میں یہ تاثر پیدا کردیا کہ ایک طرف پاکستان کرتارپور کوری ڈور کھولنے کی بات کررہا ہے تو دوسری طرف ”۔ گرونانک محل“ کو مسمار کرکے سکھ قوم کی مذہبی جگہ کو نقصان پہنچایا ہے۔ گرونانک محل کی حقیقت کیا ہے وہ آج پاکستان میں بسنے والے سکھ کمیونٹی اور خاص طور پر بھارت میں بسنے والے سکھ کمیونٹی کے لیے جاننا بہت ضروری ہے۔

Read more

فواد چوہدری کو جادو کی جھپی دو

وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی محترم فواد چوہدری صاحب نے چند روز قبل دیے ایک انٹرویو کے دوران اچانک ”منتخب لوگوں اور بغیر مشاورت فیصلوں“ کے بارے میں بیان دے کر سیاسی حالات کی نبض پر ہاتھ رکھنے والے تمام تجزیہ کاروں کو چونکا دیا۔ مشرف صاحب کے دست شفقت تلے سیاسی قد کاٹھ بنانے والے فواد چوہدری مشرف کے بعد ہوا کا رخ پی پی کی جانب محسوس کرتے ہوئے فوراً زرداری کے جیالے بن کر دشمنوں پر جے

Read more

گدھے بے وقوف نہیں، معصوم ہوتے ہیں

گدھے بے وقوف نہیں ہوتے ہیں۔ بس اپنی عقل سے کام نہیں لیتے ہیں۔ گدھے معصوم ہوتے ہیں۔ ہانکنے جانے پر زیادہ یقین رکھتے ہیں۔ ہانکنے والا بے شک پچھے نہ ہو مگر گدھے یہ سمجھتے ہیں کہ ضرور کوئی ڈنڈا لیے پچھے موجود ہے۔ بصورت دیگر چلنے اور آگے بڑھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ گدھوں کی دانش میں جب تک کوئی ہانکنے والا نہ ہو تو چلا کیسے جا سکتا ہے۔ مطلب کوئی ڈنڈے والا تو ضرور ہونا چاہیے۔ گدھے بہت شریف جانور ہوتے ہیں۔

Read more

ایک بلوچ خاتون وکیل کا احساسِ زیاں

ملک بھر میں نابالغ بچوں کی تیز رفتار اور غیر ذمیدارانہ ڈرائیونگ خاص طور پر ون ویلنگ ریس کے باعث روزانہ خطرناک حادثات پیش آتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں کئی انسانی جانیں ضایع ہو جاتی ہیں۔

ان حادثات میں جو لوگ موت کا شکار ہوتے ہیں ان کے لواحقین پر صدمات غم و الم اور مسائل و مشکلات کے پہاڑ ٹوٹ ہی پڑتے ہیں مگر جو لوگ زخمی ہوتے ہیں وہ خود تو معذور اور اپاہج ہو کر زندگی بھر اذیت میں مبتلا رہتے ہیں مگر ان کے ورثا اور لواحقین بھی مستقل طور پر پریشان رہتے ہیں۔

Read more

خود کو بدلیں!

قاصد سے شروع ہونے والے سفر نے آج جدت سے لیس ہو کر اپنے لئے آگے بڑھنے کے لئے ترقی کی نئی راہیں متعین کر لی ہیں دنیا گلوبل ویلج میں ڈھل کر انسانی پوروں میں سمٹ آئی ہے۔ آپ غور کریں کہ کیا یہ سب اپنے آپ کو وقت اور حالات کے تقاضوں کے تحت خود کو تبدیل کیے بغیر ممکن ہو پایا قطعاً نہیں۔ دنیائے عالم میں نت نئے تجربات ’مشاہدات کے بعد دنیا ترقی کے سفر پر گامزن ہوئی ترقی و خوشحالی کے اس سفر کے پس پردہ انسان کی فکری سوچ موجود ہے جس نے دنیا کے بدلتے حالات کے پیش نظر اپنے آپ کو تبدیلی کے سانچے میں ڈھال کر ترقی کے زینوں پر قدم رکھا۔

Read more

تبدیلی آئی ہے

یہاں مراد پی ٹی آئی والی تبدیلی نہیں ہے بلکہ ذرائع ابلاغ کی اصلی اور انقلابی تبدیلی ہے۔ ماضی میں صرف سرکاری میڈیا ہوا کرتاتھا۔ مگر جمہوریت کے ارتقا ٕ کے ساتھ ساتھ میڈیا آزاد ہوتا گیا اور نجی میڈیا نے سرکاری میڈیا کو پیچھے چھوڈ دیا۔ نجی میڈیا نے انسانی حقوق اور جمہوریت کے سفر میں بے مثال قربانیاں دیں۔ جس کے نتیجے میں دنیا میں آزادی اظہار رائے اور معلومات تک رسائی کو اہم اور بنیادی حقوق کی حیثیت مل گئی۔

Read more

پاکستان مین نقاب کی موسمی، مذہبی، علاقائی اور فیشنی اقسام

پاکستان میں چونکہ چار موسم ہیں، اور کچھ علاقوں میں شدید گرمی اور سردی پڑتی ہے، تو شدید سردی میں لاہور جیسے شہر میں بھی لوگ چہرے پہ چادر ڈال لیتی ہیں، کوئٹہ، سبی اور سرحدی علاقوں کا تو سوچ کر ہی انسان کانپ جاتا ہے تو وہاں تو لازمً چادر منہ پہ ڈالنی پڑتی ہے۔ جسے عام الفاظ میں بکل بھی کہا جاتا ہے۔ اور بکل تقریباً مرد و عورت سب ہی مارتے ہیں سردیوں میں

Read more

فوجی افسر ان کو سزائیں اور زید حامد کاپاکستان

افواج پاکستان کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے برگیڈیئر (ر) راجہ رضوان اور حساس ادارے کے اہم افسر ڈاکٹر وسیم اکرم کو سزائے موت جبکہ لیفٹنٹ جنرل (ر) جاوید اقبال کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنادی ہے، تینوں سابقہ افسر ان اہم قومی راز غیر ملکی حساس اداروں پر افشاں کرنے کا الزام تھا جو ثابت ہوگیا۔ پاکستان کی تاریخ میں شاید ایسا موقع آیا ہو جہاں پر اس قسم کا انتہائی اقدام اٹھایا گیا ہو۔ جنرل قمرجاوید باجوہ کی جانب سے توثیق کیا گیا یہ فیصلہ اس تاثر کو بھی زائل کرے گا کہ جرنیلوں کا احتساب نہیں ہوتا ہے۔ اس فیصلے نے اس بات کو بھی روشن کردیا ہے کہ فوج میں گھسنے والے کالی بھیڑیں دیگر اداروں کے بھیڑوں سے زیادہ خطرناک ہ

Read more

مسیحا جب موت بانٹنے لگ جائیں

رمضان کے آخری عشرے میں گرمی بھی زوروں پر ہے۔ ساہیوال کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے چلڈرن وارڈ کا اے سی بند ہونے سے سولہ بچے جان کی بازی ہار گے۔ ہونے والے اس واقعے نے اہل وطن کو ہلا کر رکھ دیا۔ پرانے پاکسان میں ہسپتالوں کی حالت قدرے بہتر تھی چیک ان بیلنس ہوتا تھا۔ پرانے پاکستان کے وزیراعلی اچانک ہسپتالوں کے دورے کرتے رہتے تھے جس کی وجہ سے انتظامیہ میں ڈر رہتا تھا نظام نئے پاکستان سے قدرے بہتر چل رہا تھا۔

Read more

اختلاف اپنی جگہ ، یاری دوستی اپنی جگہ

میں نے کبھی نہیں چاہا کہ میں ہمیشہ اپنے ہی جیسے رنگ و شکل کے پھول نما لوگوں میں رہوں۔ مجھے باغ کی طرح مختلف خوش نما پھولوں و پودوں کے درمیان رہنا اچھا لگتا ہے۔ جس میں جہاں مجھ جیسے بھی ہوں مگر ساتھ ہی بہت مختلف دکھنے والے اور طرح طرح کی خوشبو بکھیرنے والے اور بھی ہوں۔ تبھی زندگی خوبصورت لگتی، تبھی ذہن کھلتا، مختلف سوچیں آتیں جس سے دل و دماغ میں وسعت پیدا ہوتی ہے۔

Read more

حضور صدائے حق بلند ہونے دیں

گزشتہ چند ہفتوں میں حکومتی ایوانوں سے، حزب اختلاف کی محفلوں سے، ججز کے احتساب، چیرمین نیب کی مبینہ رومانوی گفتگو، ویڈیو سین اور لاکھوں شہداوں اور غازیوں کی وردی کو داغدار کرنے والوں کے حوالے بہت اہم خبریں سامنے آئیں۔ حکومت نے پوسٹر بوائے سے لے کر پیرا شوٹرز تک کو تبدیل کیا اور نہ چاہتے ہوئے بھی غیروں کو گلے لگایا۔ مقصد نظام کو بہتر کرنا تھا۔ جب اسد عمر وزیر خزانہ تھے تو کہا گیا کہ یہ نالائق آدمی ہے اس کے بس کی بات نہیں۔ وہ تبدیل ہوئے تو حفیظ شیخ صاحب آئے، پھر یہ کہا گیا کہ یہ آئی ایم ایف کے ایجنٹ ہیں۔

Read more

لندن کی بلاگر لڑکی جس نے شراب چھوڑ کر اپنا گھر بنایا

BBCلندن کی رہائشی لڑکی نے شراب کو خیر باد کہہ کر مکان خرید لیا ایک بلاگر لڑکی نے بتایا ہے کہ دراصل کیسے اس نے اپنے ایک عزم کے لیے شراب پینا چھوڑ کر اپنا تین کمروں پر مشتمل گھر بنایا۔ 28 برس کی لوری میک الیستر اپنی زندگی کے بارے میں بتاتی ہیں کہ ان کو لندن میں رہتے ہوئے ایک مشکل صورتحال کا سامنا تھا جب ان کا صرف ایک ماہ کا کل خرچہ 1000 پاؤنڈز تھا۔ یہ

Read more

کچھ خریداری کے بارے میں

خریداری کرنا عورتوں کا محبوب مشغلہ ہے جب کہ دکانداروں کے علاوہ اکثر مرد خریداری کرنے کا سن کر ہی گبھرا جاتے ہیں۔ ہماری ایک یونیورسٹی فیلو کا خیال تھا کہ مردوں نے اپنے لئے خریداری کرنے کے دروازے خود بند کیے ہیں۔ جب خود سرخ رنگ نہیں پہن سکتے تو پھر ہمارے لئے سرخ رنگ کے کئی شیڈز بنانے کی کیا ضرورت تھی؟ اگرچہ اس خاتون کے پاس سرخ رنگ کا کوئی جوڑا نہیں تھا لیکن اس نے بات گہری کی تھی۔ ہمارے دوست فراز نے اسے بتایا، ”بی بی ہم بھی سرخ رنگ پہنتے ہیں لیکن ذرا چھپا کر“۔ یہ کہتے ہوئے اس نے اپنی پینٹ اوپر کی تو اس کے موزے واقعی سرخ رنگ کے تھے۔

Read more

میرٹ اور ہمارا واویلا

​ ​گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک شور مچا ہے کہ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اپنی اسسٹنٹ پروفیسر بہن کی نیکٹا میں بطور ڈائریکٹر تقرری میں اپنے عہدے کا ناجائز استمال کرتے ہوئے میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں۔ ان سطور کو لکھتےہوئے یہ خبر بھی آگئی ہے۔کہ وزیراعظم نے اس خبر کا سختی سے نوٹس لیا اور زرتاج گل کو نیکٹا کو لکھے گے خط کو واپس لینے کی ہدایت جاری کی۔ یہ ایک واقعہ

Read more

جب مجھے انٹروورٹ کہہ کر پکارا گیا۔۔۔

دفتر میں کام کرنے والے اکثر ساتھی شکوہ کرتے ہیں کہ میں ان کی محفلوں میں نہیں جاتا، انہیں اہمیت نہیں دیتا، سنجیدہ سنجیدہ سا رہتا ہوں۔ کبھی کوئی حس مزاح نہ ہونے کا رونا رودیتا ہے تو کبھی کوئی دوست عجیب کہہ دیتا ہے۔ اکثر تو دکھی آتما کہہ کر اپنے دل کی تشفی کرتے رہے۔ حال ہی میں مگر مجھے ایک اجتماعی تحریک کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کے نتیجے میں مجھے انٹروورٹ قرار دے کر کسی بھی محفل

Read more

برازیل کے فٹبالر نیمار پر فرانس میں جنسی حملے کا الزام

Getty Images </figure>&#1601;&#1585;&#1575;&#1606;&#1587; &#1705;&#1746; &#1583;&#1575;&#1585;&#1575;&#1604;&#1581;&#1705;&#1608;&#1605;&#1578; &#1662;&#1740;&#1585;&#1587; &#1605;&#1740;&#1722; &#1575;&#1740;&#1705; &#1582;&#1575;&#1578;&#1608;&#1606; &#1606;&#1746; &#1576;&#1585;&#1575;&#1586;&#1740;&#1604; &#1705;&#1746; &#1587;&#1657;&#1575;&#1585; &#1601;&#1657;&#1576;&#1575;&#1604;&#1585; &#1606;&#1740;&#1605;&#1575;&#1585; &#1662;&#1585; &#1580;&#1606;&#1587;&#1740; &#1581;&#1605;&#1604;&#1746; &#1705;&#1575; &#1575;&#1604;&#1586;&#1575;&#1605; &#1593;&#1575;&#1574;&#1583; &#1705;&#1740;&#1575; &#1729;&#1746;&#1748; برازیل کے شہر ساؤ پالو میں دائر کی جانے والی پولیس رپورٹ میں خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ان پر حملہ فرانس کے ایک ہوٹل میں ہوا جہاں نیمار پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے لیے کھیلتے ہیں۔ ان الزامات پر نہ تو فٹبالر کی جانب سے کوئی رد عمل آيا ہے اور نہ

Read more

یوم تکبیر قومی دن کیسے بن سکتا ہے

پاکستان مسلم لیگ ن نے ہر سال کی طرح اس بار بھی 28 مئی کو یوم تکبیرشایان شان طریقے سے منایا۔ 21 سال قبل 11 مئی کو جب انڈیا نے پوکھران میں تین ایٹمی دھماکے کیے تو اس کے فوراً بعد اندرونی اور بیرونی دباؤ پاکستانی حکومت اورفیصلہ سازوں پر آ گیا۔ سیاسی جماعتیں اور پاکستانی عوام انڈیا کے ایٹمی دھماکوں کا فوری جواب چاہتے تھے، اور دنیا کی بڑی طاقتیں پاکستان کو کسی بھی قیمت پرایسا کرنے سے باز

Read more

31 مئی : عالمی یوم ترکِ تمباکو!

دُنیا میں تمباکو سے ہونے والے نقصان کو دیکھتے ہوئے 1987 میں عالمی ادارہ صحت (WHO) کے رکن ممالک نے ایک قرارداد منظور کی تھی، جس کے ذریعے 7 اپریل، 1988 سے ایک دن تمباکو نوشی کے انسداد کے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے بعد سے ہر سال 31 مئی کو ’عالمی یوم انسداد تمباکو ڈے‘ (World No منایا جاتا ہے۔ دُنیا بھر میں تمباکو نوشی کا بڑھتا رجحان صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو رہا

Read more

تعلیمی ایمرجنسی ناگزیر ہو چکی ہے

عصر حاضر میں قوم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم دے کر ہی دنیا سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے اور جو قومیں اپنے نظام تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں کر پاتیں ان قوموں کی بقاء چند برسوں میں ہی دوسری جدید تقاضوں سے لیس نظام تعلیم رکھنے والی اقوام کے مرہون منت ہو جاتی ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے پاکستان کا بھی نطام تعلیم عصر حاضر کے تقاضوں اور آنے والی جدت سے بالکل ہم پلہ

Read more

اور سندھ کے دوسرے پہاڑ (The Mount of Pub) کوہِ پب

ایک بار، سندھ میں ضلع جامشورو میں سہون شریف کے قریب ’لکی‘ اور ’کِھیرتھر‘ کے پہاڑی سلسلے کے دامن سے براستہ سڑک گاڑی میں گزرتے ہوئے، تخلیقی رو میں بہتے ہوئے ایسے ہی یہ بات ذہن میں آئی تھی، کہ اگر پہاڑوں اور پہاڑی سلسلوں کی زبان ہوتی، اور اُن سے اِس زمین پر گُزرنے والے موسمی، ماحولیاتی، سیاسی، سماجی و دیگر انقلابوں کے بارے میں پُوچھا جاتا، اور اگر یہ دیو قامت وجُود جواباً لب کُشائی کرتے تو کیا

Read more

علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں

گزشتہ روز وزیرستان کے علاقہ خارکمر میں پیش آنے والے واقعے کے نتیجے میں شہریوں کی اموات اور زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ پشتون تحفظ مومنٹ کے سربراہ اور حلقہ این اے 50 سے منتخب قومی اسمبلی رکن علی وزیر کی سپیکر سے بنا اجازت لئے گرفتاری پر اربابِ وطن کو انتہائی تشویش لاحق ہے۔ اسی ضمن میں گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے بھی ایوان میں اس مسئلے کو اٹھاتے ہوئے 2007 رولز آف بیزنس کا

Read more

بیوہ کی مناجات اور یتیم کا تماشا

پاکستانی قوم کے جذبہِ رحم کی اِک دنیا معترف ہے اور اس کا اظہار ہر سطح پر بارہا ہو چکا ہے۔ اسی جذبہ کو مدنظر رکھتے ہوئے بالخصوص ماہ رمضان میں چیریٹی کے لئے ہاتھ پھیلائے جاتے ہیں۔ جہاں گداگروں کی فوجیں قدم قدم پر ملتی ہیں، وہیں مختلف فلاحی و رفاہی ادارے بھی میدان میں نظر آتے ہیں۔ یہ ادارے یتیموں، مسکینوں اور دیگر مستحقین کے لئے امداد اکٹھی کرکے ان کی زندگی آسان بنانے کے لئے اقدامات کرتے

Read more