ایک برگزیدہ حکمران جنرل ضیا الحق

مجاہد اعظم جنرل غازی محمد ضیا الحق شہید نے تاریخ کے ایک نازک موڑ پر پاکستان کی باگ ڈور سنبھالی۔ اس وقت ایک طرف پاکستان میں لیفٹ کے دین دشمن نظریات رکھنے والا ذوالفقار علی بھٹو قوم کو گمراہی اور فسق و فجور کی طرف لے جا رہا تھا، اور دوسری طرف افغانستان میں بے دین کمیونسٹ حکمران ہو چکے تھے۔ اور تیسری طرف ملک شدید داخلی انتشار کا شکار ہو چکا تھا۔ بھٹو نے نو ستاروں کے قومی اتحاد

Read more

مذہبی کارڈ اور توہین مذہب کا مقدمہ

نئی حکومت سے عوام کو ہمیشہ نئے انداز حکمرانی کی توقع ہوتی ہے۔ پاکستان میں حالیہ تبدیلی کے بعد عوام کو بھی یہی توقع تھی۔ لیکن اس باب میں ان کے ابتدائی اقدامات نے ہی عوام کو مایوس کیا ہے۔ یہ اس بات کا اظہار ہے حکمران اشرافیہ ماضی کے تلخ تجربات اور غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھتی۔ حال ہی میں حکومت نے حزب مخالف کے رہنماؤں کے خلاف توہین مذہب کے الزامات کے تحت مقدمہ کام کیا ہے۔

Read more

پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کا ذمہ دار کون ہے؟

پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کا ذمے دار ہے کون؟ عالمی طاقتیں، سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ، یا خود ارباب سیاست؟ اس سوال کا جواب پاکستان کی مختصر تاریخ میں ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔ آج سے 75 سال قبل پاکستان دنیا کے نقشے پر نمو دار ہوا۔ اس سے قبل بر صغیر پر مسلمانوں نے مختلف ادوار میں کل پانچ سو سال سے زائد عرصہ تک حکومت کی تھی۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد برطانوی سامراج کی گرفت مقبوضہ علاقوں پر کمزور ہونا

Read more

بات نکلے گی تو پھر۔۔۔

لیڈر تو غلط یا درست ہو سکتا ہے اتنے بہت سے لوگ کیسے غلط ہو سکتے ہیں؟ کون سا ایسا خلا تھا جسے خان صاحب نے کسی بھی واضح سیاسی نصب العین کے بغیر پر کیا؟ اتنے برس کی ناکام حکومت کے بعد بھی لوگ ان کی کمزور سی کہانی پہ یقین کر کے اپنے پیاروں سے لڑتے پھرتے ہیں؟ پڑھیے آمنہ مفتی کا کالم۔

Read more

سندھ دیس کی دھرتی پر

محمد بن قاسم اور ذوالفقار علی بھٹو کی تصویریں ساتھ ساتھ لگائی ہوئی تھیں اس نے۔ دونوں تصویروں کے نیچے دو خوبصورت لڑکیوں کی تصویریں تھیں، ماتھے پر بندیا، ہونٹوں پر لالی، کانوں میں بالی، آنکھوں میں کاجل، گالوں پر گلال، ناک میں نتھ، جھکی جھکی نظریں۔ یہ بتانے کی ضرورت نہیں تھی کہ یہ ہندو لڑکیوں کی تصویریں ہیں۔ ویسی ہی لڑکیاں جو آج کل کی ہندوستانی فلموں میں ہوتی ہیں۔ لگتا تھا کسی نے ان لڑکیوں کو ماڈل

Read more

اخیر عمر کا پچھڑا ہوا سیاسی گھوڑا، چوہدری پرویز الٰہی

تاریخ شاہد ہے کہ ایک شاعر خواجہ حیدر علی آتش گزرے ہیں جن کی شاعری کا ڈنکا تو ہندوستان کے طول و عرض میں بجا ہی ہے ان سے وابستہ کچھ اقوال بھی مورخین نے خوب اہتمام سے قلمبند کیے ہیں۔ آب حیات میں مولانا محمد حسین آزاد لکھتے ہیں کہ خواجہ کے ایک شاگرد استاد کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اجازت چاہی کہ وہ بسلسلہ روزگار شہر سے کوچ کا قصد کیے بیٹھے ہیں اور خواجہ صاحب سے

Read more

اب میں بولوں کہ نہ بولوں: بولو بولو

قصور کے قریب بھتیجے اسامہ عثمان کے فارم ہاؤس پر افطاری تھی۔ اور کزن کو والٹن سے لینے کا حکم ملا تھا۔ ایک گرمی، رش اوپر سے خالدہ کی عمران خان پر ہونے والے سازشی ظلم پر رقت بھری تقریریں۔ اس پر ستم یہ بھی کہ ہاں میں ہاں ملاؤ۔ ہاتھ جوڑے کہ بخشو بی بی ووٹ دے کر ہم نے تو محبت نبھائی تھی۔ اس بلے کو ہی سمجھ نہ آئی کہ بھرم کیسے رکھنا ہے؟ اب پھر گولہ

Read more

’’سچ‘‘ جو ہم بتا نہ سکے

3؍مئی ’’عالمی یوم آزادیِ صحافت‘‘ پر یہ اعتراف ضروری ہے کہ شاید پچھلے 75 برسوں میں ہم بحیثیت صحافی اپنے عوام کو ’’سچ‘‘ بتانے میں ناکام رہے ہیں۔ ریاست تو خیر اِس حد تک ذمہ دار ہے کہ اِس نے جبر کے ذریعہ لوگوں کو جاننے کے حق سے محروم رکھا اور معلومات تک رسائی نہ دی مگر ہم نے بھی ’’کھوج‘‘ لگانے کی جستجو جلد ہی ترک کردی۔ آج بھی ہم اُس سچ کی تلاش میں ہیں کہ 50؍سال

Read more

شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب: پاکستان کی مدد کے بدلے سعودی عرب کو کیا ملتا ہے؟

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قیام پاکستان سے ہی مضبوط تعلقات ہیں۔ سنہ 1970 کے بعد سے یہ تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں اور عموماً پاکستانی رہنما اپنے پہلے دورے پر سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔ تاہم جہاں پاکستان کو سعودی عرب سے مالی امداد کی توقع رہتی ہے وہیں سوال یہ بھی ہے کہ سعودی عرب اس کے عوض پاکستان سے کیا توقع رکھتا ہے۔

Read more

ایرانی فلمی ماہر آوینی کی پاکستانی سینما کے بارے میں رائے

یہ شہید آوینی ہے۔ ایران میں انہیں ایک فلمساز، محقق، لکھاری، نقاد، نظریہ پرداز، دانشور اور ایک اعلیٰ پائے کی عرفانی شخصیت تھے۔ فارسی زبان و ہنر کے ادبا اور ثقافتی جنگ میں صف اول کے مجاہدین میں شمار ہوتا ہے۔ موصوف ہنری ادب، سینما اور مستند سازی (ڈاکومنٹری) میں بھی ید طولی رکھتے تھے۔ ایرانی براڈکاسٹنگ تہران کے ڈائریکٹر بھی رہے ہیں۔ نوے کی دہائی میں شہید نے اپنی ٹیم کے ساتھ پاکستان کا پچاس ( 50 ) روزہ

Read more

لندن پلان کون کامیاب؟ نون لیگ پی پی پی کے آگے بے بس؟

ہم نے لندن پلان یعنی پی پی پی اور نون کے گٹھ جوڑ پر روشنی ڈالنی ہے۔ آپ سب متفق ہوں گے کہ برطانیہ جمہوریت کا چیمپئن کہلاتا ہے۔ اور ہمارے سیاست دان اس ملک کو خفیہ پلاننگ کی جگہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ پچھلے کئی سالوں میں بے شمار سابق اور موجودہ عہدوں پر فائز پارلیمنٹرین نے لندن سفر کیے بلکہ برطانیہ میں اپنے اپنے کارکنان سے بھی ملاقاتیں کی لیکن شاید ہی کسی نے کبھی یہ

Read more

پاکستان میں میڈیا کا بحران

تلخیص و تبصرہ: مہ ناز رحمن ٓآج میں آپ کو میڈیا کے بحران کے بارے میں توصیف احمد خان اور عرفان عزیز کی تحقیق و تالیف پر مبنی کتاب کے بارے میں بتاؤں گی۔ بڑے بوڑھے کہہ گئے ہیں کہ ایک اکیلا، دو گیارہ۔ تو واقعی ان دو صاحبان نے کمال کر دکھایا ہے اور میڈیا کے بحران کی گہرائیوں میں جا کے اس کے بنیادی اسباب اور میڈیا سے وابستہ لوگوں پر گزرنے والی مصیبتوں اور آفتوں کو سامنے

Read more

پاکستان کی سیاست پر پڑتے پراسرار سائے

اب کچھ سیاسی اور صحافتی حلقوں، جن کی شناخت خود اپنی جگہ مشکوک ہے، کی طرف سے یہ بات پھیلائی جا رہی ہے، کہ پی ٹی آئی کی سابق حکومت، کو روس کے ساتھ سستی توانائی اور گندم خریدنے کی کوشش کی امریکہ کی طرف سے سزا دی گئی ہے، جبکہ یہ بات مکمل طور پر بے بنیاد اور سفید جھوٹ ہے۔ امریکی اپنے اصل خدمت گاروں کی جنہوں نے اس کے ایک اشارے پر مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے

Read more

محترمہ بینظیر بھٹو کا تجزیہ

حالات نت نئے رخ اختیار کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو وزیر خارجہ بن گئے اور ان کے اس منصب پر فائز ہونے کے بعد بین الاقوامی دنیا کو یہ پیغام واضح طور پر چلا گیا کہ موجودہ حکومت اور جو حکومت اس کے بعد بھی قائم ہوگی اس کی خارجہ پالیسی میں ایک تسلسل ہو گا۔ کیوں کہ مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف جیسی کوئی بونگی دوبارہ نہ ماری گئی تو یہ امر یقینی ہے کہ اگلی حکومت بھی مسلم

Read more

چنگیزی سے بچئے: سیاست کو دین سے جُدا کیجئے

‘جلالِ پادشاہی ہو کہ جمہوری تماشا ہو جُدا ہو دین سیاست سے، تو رہ جاتی ہے چنگیزی!’ احتمال ہے کہ بالِ جبریل کے اس شعر کو یورپ میں لکھتے ہوئے علامہ مرحوم کی ماضی پرستانہ حِس بہت زور سے پھڑکی ہوگی۔ انہوں نے یورپ کی ترقی میں سیاست سے مذہب کی علیحدگی کے تصور کو یکسر نظرانداز ہی کر دیا۔ شاید ہی کوئی ایسا محقق ہو جو اس بات کو رد کرے کہ خواہ جزوی طور پر ہی سہی سیاست

Read more

مسجد نبوی: ریڈ لائن کراس ہو چکی

پی ٹی آئی کو سمجھ لینا چاہیے کہ مسجد نبوی میں ہلڑ بازی سے حتمی ریڈ لائن کراس ہو چکی۔ یاد رکھیں کہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار سے علیحدگی کے دوران پارلیمنٹ پر شب خون، عدلیہ کی بے توقیری، اسٹیبلشمنٹ کو متنازعہ بنانے کی کوششیں، ایٹمی اثاثوں کے بارے میں بے احتیاطی کے ساتھ دیے بیانات اور پاکستان کے عالمی تعلقات پر دشنام طرازی کر کے بہت سی ریڈ لائنز عبور کرچکی ہے، لیکن مسجد نبوی میں سیاسی ہلڑ بازی

Read more

ڈرٹی گیم

سابق وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا میرے پاکستانیو کہہ کر عوام کو مخاطب کرنا ہر محب الوطن کے دل کو بھاتا ہے، ان کے سماجی کام کے بھی لوگ گرویدہ ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین کپتان رہ چکے ہیں، جن کی قیادت میں پاکستان نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔ عمران خان کے اقتدار میں آنے اور جانے کا عمل یادگار رہے گا کیونکہ انہیں

Read more

مدینہ منورہ سے واپسی کا سفر اور گدڑی کے لعل

مدینہ یا جدہ سے فلائٹ پکڑو تو آپ کو ایک اور ہی ہجوم ٹکرائے گا۔
بہت سے پہلی بار جہاز کا سفر کررہے ہوتے ہیں۔ بہت سے پہلی بار عمرہ کرکے یا مدینے میں سرکارﷺ کے حضور سلام پیش کرنے کے نشے میں اونچا اونچا اُڑ رہے ہوتے ہیں اور اس کیفیت میں انہوں نے اپنا حلیہ بھی مصنوعی اور عربی بنایا ہوا ہوتا ہے۔
اکثریت غریب، میلی، انگوٹھا چھاپ یا برائے نام پڑھی لکھی ملے گی۔
اگر فلائٹ ایمرٹس کی ہے تو پھر دبئی تک کئی اور ہمارے آس پاس کے ملکوں کے لوگ بھی موجود ہوتے ہیں۔
جیسے بنگلہ دیشی، انڈین، برمی وغیرہ۔
یہ مسافر اپنی ایکسائٹمنٹ میں اتنے لاؤڈ ہورہے ہوتے ہیں کہ جہاز مچھلی مارکیٹ کا منظر بن جاتا ہے۔ عملہ بڑی جفاکشی کے بعد انہیں نشستوں پر بٹھانے میں کامیاب ہو پاتا ہے۔

اکثر مرد تازہ تازہ گنجے ہوئے ہوتے ہیں۔ تازہ تازہ داڑھی بڑھائی ہوتی ہے۔
غور سے دیکھو تو سب مردوں کا سینہ فخر سے یوں پھولا ہوا ہوگا، جیسے ابھی ابھی میلہ لوُٹ کر لوٹے ہوں!

ایسے میں اگر مجھ جیسی عورت کو سیٹ ایسی ملے کہ اسے اس طرح کے مسافروں کے بیچ میں گھس کر بیٹھنا پڑے تو گھبراہٹ ہونے لگتی ہے۔
اس بار بھی میری ساتھ والی سیٹ پر سادہ سے داڑھی والے بنگالی مولوی کو دیکھ کر میں نے دل ہی دل میں ناک سُکیڑ لی کہ اب اس کے ساتھ جُڑ کر بیٹھنا پڑے گا!
ہر پاکستانی لبرل عورت کی طرح مجھے بھی مولوی دکھتے چہرے سے خواہ مخواہ کی جھنجھلاہٹ محسوس ہوتی ہے، جیسے ہر برائی کا ذمہ دار وہی ہو!

Read more

عمران خان کی اسلام آباد کی کال

عمران خان نے تحریک عدم اعتماد پیش ہونے پر بڑے جلسے منعقد کر کے سیاسی و سیاسی قوتوں کو مرعوب کرنے کی کوشش کی کہ اگر ان کی حکومت گرائی گئی تو عوام کی جانب سے شدید مزاحمت کی جائے گی۔ انہوں نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹ ڈالنے کے آنے والوں کو اپنی ”سٹریٹ پاور“ سے بھی خوف زدہ کرنے کی حکمت عملی اپنائی 10 اور 11 اپریل 2022 ء کی رات تحریک عدم اعتماد منظور ہونے کے بعد

Read more

پاکستانی سیاست کا المیہ

دنیا میں کسی بھی علم۔ سائنس، فلسفہ، مذہب، ادبیات، اقتصادیات، تعمیرات اور سیاسیات وغیرہ کو صحیح معنوں میں پڑھنے اور سمجھنے کے لیے ان کے تہذیبی پس منظر اور اصطلاحات سے واقفیت ازحد ضروری ہے، ورنہ علم پر طالب علم کا گرفت کمزور، ناقص اور سطحی ہونے کا قوی امکان ہوتا ہے۔ بہ الفاظ دیگر، علمی اصطلاحات دریا کو کوزے میں بند کرنے کا کام ہے۔ سیاست سے شغف رکھنے کی وجہ سے روز سوشل، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے

Read more

کیا تحریک عدم اعتماد نے تحریک انصاف کو پراعتماد کیا ہے؟

پاکستان کی سیاسی صورتحال دیکھ کر اس بات کا اندازہ لگانا محال ہے کہ عدم اعتماد اپوزیشن کا حکومت پہ وار تھا یا خود پہ؟ بحر حال کس کی گیند تھی کس نے پھینکی، کس کے حکم پر پھینکی اور کون ہوا حقیقی معنی میں مستفید یہ تو وقت بتائے گا پر فی الحال محو گردش تارے، بلکہ سارے کے سارے ستارے ہی سابقہ وزیر اعظم عمران خان کے سنگ نظر آرہے ہیں۔ ایک کال پر لاکھوں کا ہجوم، عوام

Read more

سیاست میں مذہب کارڈ کا استعمال کب کب کیا گیا؟ اور کیا مذہبی حلقوں کا ووٹ بینک اصل وجہ ہے؟

پاکستان میں سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے خلاف توہین مذہب مقدمے میں درج الزامات کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ نواز پر تنقید کی جا رہی ہے۔ بیشتر لوگ حیران ہیں کہ گذشتہ الیکشن میں مذہب کارڈ کا شکار ہونے کے باوجود مسلم لیگ نواز توہینِ مدہب کے الزام میں کسی اور سیاسی جماعت کے خلاف کارروائی کیسے کر سکتی ہے۔

Read more

خانہ جنگی کی دھمکیاں

خانہ جنگی ایک خودمختار ریاست کے اندر موجود حکومت اور ایسے غیر ریاستی عناصر کے درمیان مسلح لڑائی کو کہا جاتا ہے جو ریاست کی سرزمین پر مکمل یا جزوی خودمختاری کا دعویٰ کرتے ہوں۔ دوسرے لفظوں میں، خانہ جنگی ہمیشہ سیاسی کنٹرول کے معاملے میں عدم مطابقت کے شکار فریقین کے درمیاں مسلح کشمکش کا نام ہے۔ اگر ایسے گروہ کا مقصد کسی ایک علاقے پر مکمل قبضہ کرنا ہو تو اسے علاقائی خانہ جنگی کہتے ہیں۔ گوریلا کشمکش

Read more

جب عمران خان نے صدارتی ریفرنڈم میں پرویز مشرف کو ووٹ ڈالا

20 سال قبل 30 اپریل 2002ء کو فوجی آمر جنرل پرویز مشرف ایک متنازعہ ریفرنڈم میں واحد امیدوار کے طور پر 4 کروڑ 28 لاکھ 4 ہزار ووٹ لے کر پاکستان کے صدر ”منتخب“ ہوئے۔ 12 اکتوبر 1999ء کو وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد جنرل پرویز مشرف نے پاکستان کے ”چیف ایگزیکٹو“ کے طور پر خود ساختہ عہدے کا چارج سنبھالا۔ 20 جون 2001ء کو چیف ایگزیکٹو جنرل پرویز مشرف نے بھارت

Read more

پروفیسر صاحب

پروفیسر خالد سعید بھی چلے گئے. ایک عالم کی رحلت ہوئی. شہر خالی ہوتا چلا جا رہا ہے. ان کے ساتھ ایک نشست کا احوال چند برس پہلے قلم بند کیا تھا جو میری کتاب "ادھوری کہانیاں” میں شامل ہے. دیکھئے کیسی قیمتی شخصیت ہم سے جدا ہوئی ہے۔ ٭٭٭      ٭٭٭ جناب خالد سعید سراپا پروفیسر ہیں ’از موئے سر تا بہ انگشت ہائے پا۔ ہمہ وقت کھلے ہاتھوں سے علم بانٹتا ہوا پروفیسر۔ ان سے مل کر اور ان

Read more

بلوچستان کا المیہ – امتیاز عالم کا ناقابل اشاعت کالم

شاری جان بلوچ کے ”فدائی حملے“ کے بعد نامور صحافی انور ساجدی نے روزنامہ انتخاب (کوئٹہ) میں ”بلوچ پیش مرگہ“ کے عنوان سے بلوچوں کے لیے دو راستوں یعنی جمہوری و پرمن یا مسلح بغاوت کو بیان کرتے ہوئے بلوچ نوجوان خواتین کے فدائی دستے کے ترانے کا ذکر کیا ہے کہ ”خواتین کی بڑی تعداد نے کرد خواتین کی طرز پر بلوچ پیش مرگہ تشکیل دیا ہے اور غالباً سینکڑوں نوجوان خواتین اپنی جان دینے کے لیے تیار ہیں۔

Read more

ملتان کا بازار حسن: ایک گم شدہ منظر

سورج چھپ چکا ہے ’شام دھیرے دھیرے گہری ہو رہی ہے۔ ملتان شہر کے حرم دروازے کے باہر ڈھلان پر خاصا ہجوم ہے۔ بازار بند ہو رہے ہیں۔ قرب و جوار اور شہر سے جو لوگ خریداری کو آئے تھے‘ وہ اب واپسی کے لئے سواریاں تلاش کر رہے ہیں۔ تانگوں کے پہیوں کے دھرے اک دوجے سے رگڑ رہے ہیں۔ کوچوان یوں آوازیں لگاتے ہیں کہ کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی۔ زیادہ تانگوں کا رخ بیرون دولت

Read more

پستیوں کا سفر

جو لوگ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حاضری کا شرف حاصل کر چکے ہیں وہ اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتے کہ وہاں انسان اپنی ہستی بھی بھول جاتا ہے۔ ہم لوگ پچھلے تقریباً 17 سال سے یہاں مقیم ہیں مگر ہمیں حرمین شریفین میں حاضری کے دوران آج تک اپنے بیگ سے فون نکال کر کیمرہ استعمال کرنے کی بھی ہمت نہیں ہوئی بلکہ یہ کیفیت تو گھر سے نکلتے وقت ہی آپ کے دل پہ طاری

Read more

مسجدِ نبوی میں نعرے بازی اور گالیاں، سعودی سفارتخانے کی کئی پاکستانیوں کی گرفتاری کی تصدیق

پاکستان میں موجود سعودی سفارتحانے نے ان اطلاعات کی تصدیق کی ہے کہ مدینہ منورہ میں نعرے بازی کرنے والے پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تاہم سعودی عرب میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے حکام کا کہنا ہے کہ انھیں ابھی ایسی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

Read more

انڈین اور پاکستانی وزرائے خارجہ کا تقابلی جائزہ: ایس جے شنکر کے سامنے بلاول بھٹو کہاں کھڑے ہیں؟

ایک طرف انڈیا کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا خاندانی پس منظر ڈپلومیسی اور سکالر کا ہے اور دوسری طرف بلاول بھٹو زرادری ہیں جنھیں سفارتی معاملات کا بالکل کوئی تجربہ نہیں ہے۔

Read more

پاکستانی معاشرے میں تقسیم کی ’لکیر‘: کیا پاکستان حقیقت میں اتنا ہی پولرائزڈ ہے جتنا کہ سوشل میڈیا پر نظر رہا ہے؟

اگر سوشل میڈیا کو دیکھیں تو لگتا ہے کہ پاکستانی اپنے اپنے سیاسی نظریات کو لے کر ایک دوسرے کے آمنے سامنے کھڑے ہیں۔ اور کچھ لوگوں کی رائے ہے کہ جب ’سیاسی جماعتوں کی اپنی لڑائی ختم نہیں ہوتی تو یہ سب عوام کے لیے کیا کریں گے۔‘ مگر کیا پاکستان حقیقی طور پر اتنا ہی منقسم ہے جتنا سوشل میڈئا پر لگتا ہے؟

Read more

پیپلز پارٹی کے بارے میں چند میڈیائی مغالطوں کی تصحیح

میں نے اور میری جنریشن نے دیکھا تو نہیں لیکن پڑھا اور سنا ضرور کہ بھٹو صاحب کے خلاف پی این اے کی تحریک میں نظام مصطفی کا نعرہ لگاتے نو جماعتی اتحاد نے بھٹو صاحب کو ملک اور اسلام دونوں کے لیے خطرہ قرار دیا۔ ہم نے پڑھا اور مان لیا۔ پھر مارشل لا لگتا ہے اور بھٹو صاحب کو ایک متنازع عدالتی فیصلے کے نتیجے میں منظر سے ہٹا دیا جاتا ہے۔ پھر میں نے اور میری جنریشن

Read more

چندہ الیون بمقابلہ عوامی الیون

وطن عزیز میں جب بھی اقتدار کی راج کماری کا سوئمبر عوامی امپائرز کی سربراہی میں منعقد ہوا ہے چیمپین شپ ٹرافی ہمیشہ سیاسی راجکمار جیت لایا ہے۔ اگرچہ دستور کے مطابق ایسے مقابلے ہر پانچ سال کے بعد منعقد ہونے چاہیے لیکن کل مختار الیون کی دخل اندازی اور طالع آزمائی کی وجہ سے اس کے انعقاد کے لئے سیاسی راج کماروں کو اکثر کئی برسوں تک قید و بند اور دار و رسن کے سائے میں پر آزمائش

Read more

بلاول بھٹو زرداری کو وزیرِ خارجہ کیوں بننا چاہئیے تھا

میرا شروع سے اس بات پر اصرار رہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری صاحب کو وزیر اعظم میاں شہباز شریف صاحب کی کابینہ میں شامل بھی ہونا چاہیے اور بطور وزیر خارجہ ہی شامل ہونا چائے۔ میری نظر میں اس کی متعدد وجوہات ہیں۔ سب سے پہلے تو یہ کہ جب پاکستان پیپلز پارٹی نے عدم اعتماد کے ذریعے تحریک انصاف کی حکومت کے ہٹانے میں اپنا ممکن حد تک کردار ادا کیا ہے اور پیپلز پارٹی اس کا کریڈٹ

Read more

انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند

ہر خاندان میں ایک ایسا بچہ ضرور ہوتا جو سب کی آنکھوں کا تارا ہوتا ہے یہ یا تو خاندان میں کافی عرصے بعد پیدا ہونے والا بچہ ہوتا ہے یا پانچ چھ بہنوں کا اکلوتا بھائی ہوتا ہے یا یہ خاندان میں باقی بچوں کی نسبت زیادہ پر کشش ہوتا ہے یا پھر اس کے والدین کے پاس دولت کا جم غفیر ہوتا جس کے سبب وہ خاندان والوں کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے۔ چاچے، مامے، پھوپھیاں، ماسیاں

Read more

بلوچ آج اس نہج تک کیسے پہنچے؟

بلوچستان میں مزاحمتی تحریک کا آغاز تو قیام پاکستان کے وقت بانی پاکستان محمد علی جناح صاحب کی زندگی میں ہی ہو گیا تھا جب بلوچستان کی سب سے معتبر اور مقتدر شخصیت خان آف قلات کے بھائی آغا عبدالکریم اپنے سیکڑوں ساتھیوں کے ساتھ جھالاوان کی پہاڑیوں پر چڑھ گئے تھے۔ مگر اسلحہ اور وسائل کی کمی کے سبب یہ مزاحمتی بلکہ علیحدگی کی تحریک چند ماہ میں ہی دم توڑ گئی۔ ایک دہائی کے بعد یعنی 1958 میں

Read more

باجوہ ڈاکٹرائن کی ایک غلطی

جو باجوہ ڈاکٹرائن ہم تک پہنچی تھی اس کا فلسفیانہ حصہ تو سر سے گزر گیا لیکن یہ پتہ تھا کہ چھ سال تک جنرل باجوہ رہیں گے۔ جب ان کی نوٹیفیکشن کے وقت بکنے والوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے تو سر باجوہ نے خود ہی بٹھا کر اپنی ایکسٹینشن کا حکم نامہ لکھوا لیا۔ پڑھیے محمد حنیف کا کالم۔

Read more

ہفتے کی چھٹی ختم: ایک اتوار کے دن ہم گھر کے کام کریں یا آرام کریں؟

پاکستان میں مشرف دور سے ہفتے میں پانچ روز کام کیا جاتا رہا ہے تاہم اب چھ دن کام کرنے کے نئے حکومتی فیصلے کے بعد لوگوں کا کہنا ہے کہ سنیچر کے دن بھی کام کرنے کی وجہ سے ان کا سٹریس لیول بڑھ گیا ہے اور وہ ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں۔

Read more

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری: امریکہ، چین اور روس کے بیچ پھنسی پاکستان کی خارجہ پالیسی

پاکستان اور انڈیا کے درمیان سرد مہری اور مسئلہِ کشمیر، امریکہ، چین اور روس سے تعلقات بنا کر رکھنے کی کوشش اور چین سے مقابلے کے لیے امریکہ کی انڈیا کی پشت پناہی وہی خارجہ محاذ کے چیلنجز جن کا پاکستان کو کئی دہائیوں قبل بھی سامنا تھا۔

Read more

نور جہاں: سارا جہاں ’ملکہ ترنم‘ کا دیوانہ تھا اور وہ اعجاز کی دیوانی

نورجہاں اور اعجاز کی شادی اور دونوں کے رشتے کے بارے میں نگارخانوں میں مشہور ہوا تھا کہ نورجہاں نے اعجاز کو یوں رکھا جیسے ’ہتھیلی کا پھپولا‘، اگرچہ اعجاز نور جہاں کے شوہر تھے لیکن نورجہاں یوں ظاہر کرتیں جیسے وہ ان کے محبوب ہوں۔

Read more

سلیم صافی کی صحافت اور پیپلز پارٹی سے بغض

سلیم صافی صاحب روزنامہ جنگ کے کالم نگار، جیو میں ایک پروگرام کے میزبان اور سیاسی تجزیہ نگار ہیں۔ موصوف کو اپنی صاف گوئی، حق و صداقت پہ مبنی صحافت پہ بڑا ناز ہے۔ وہ اپنے پروگرام جرگہ میں بڑے تند و تیز سوالات کرتے ہیں اور اچھے خاصے سیاسی رہنماؤں کو پسینہ پسینہ کر دیتے ہیں۔ وہ خود کو غیر جانبدار، حق و صداقت پہ مبنی صحافت کا علمبردار سمجھتے اور برملا کہتے ہیں۔ ان کی غیر جانبداری، حق

Read more

بلاول بھٹو زرداری کی وزارت خارجہ: ایک نئی صبح کا امکان

بلاول بھٹو زرداری نے آج صبح ایوان صدر میں وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔ بعد میں اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے انہیں وزیر خارجہ مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ 33 سالہ بلاول پاکستان کے سب سے کم عمر وزیر خارجہ ہوں گے۔ ان کے نانا ذوالفقار علی بھٹو 34 سال کی عمر میں اس عہدے پر فائز ہوئے تھے۔ شہباز شریف کی اتحادی حکومت میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی شمولیت سے میثاق جمہوریت پر عمل درآمد

Read more

کفارہ

لڑکوں نے اسے مار مار کر ادھ مرا کر دیا تھا اور وہ دھڑام سے زمین پر گر گیا۔ ”حرام زادے قائداعظم کو گالی دیتا ہے!“ میں نے اسے پہلی دفعہ قائداعظم کے مزار کے سامنے بری طرح سے پٹتے ہوئے دیکھا تھا۔ میں بندر روڈ سے مڑ کر آغا خان اسپتال جا رہا تھا کہ میری نظر ان لوگوں پر پڑی تھی۔ میں جلدی میں تھا مگر بے ساختہ گاڑی روک کر اتر پڑا۔ اس بے دردی سے میں

Read more

تحریک انصاف کے بدلتے سیاسی نعرے اور انقلاب (قسط دوئم)

ایاک نعبد و ایاک نستعین کی دعا کے ساتھ تحریک انصاف کے قیام کا مقصد ملک میں ایک منصفانہ معاشی اور سماجی نظام قائم کرنا تھا۔ اقبال کی روحانی جمہوریت کا فلسفہ اور اسلام کا منصفانہ طرز حکمرانی پارٹی کا بنیادی موقف تھا۔ ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کی باہمی چپقلش کی وجہ سے سیاسی انارکی اور عدم استحکام عروج پر تھا۔ قوم و ملک جس مایوسی او ر بدحالی کی حالت میں تھے ایسے میں ضرورت ہی ایک

Read more

بیانیہ کی جنگ

اس وقت مملکت خداداد پاکستان میں بیانیہ کی جنگ عروج پر ہے۔ ایک وقت تھا کہ دنیا بھر کی سیاست دائیں اور بائیں بازو میں منقسم ہوا کرتی تھی۔ ایک طرف روایات پسندی، مذہبی رجحان، قومیت پسندی اور قدامت پرستی کی حامل جماعتیں دائیں بازو کی فہرست میں ہوتی تھیں۔ تو دوسری طرف ترقی پسند، لبرل، سیکولر اور انقلابی و سوشلسٹ نظریات کی حامی سیاسی جماعتوں کو بائیں بازو کی جماعتوں کا نام دیا جاتا تھا اور ان دو انتہاؤں

Read more

بلاول کی حلف برداری، پاکستان کا دوسرا بھٹو وزیر خارجہ

پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کہتے ہیں کہ ’اڑھائی سال کی عمر میں بلاول کی سیاست کا آغاز ہوگیا تھا، جب یہ سینٹرل جیل کے باہر دھوپ میں اپنی ماں کی گود میں لیٹے والد سے ملنے جایا کرتے تھے۔

Read more

قراردادِ پاکستان پیش کرنے والے ’شیر بنگال‘ مولوی فضل حق، محب وطن یا غدار تھے؟

کبھی ملک کے اہم مناصب پر فائض تو کبھی غدار ہونے کی توہمتیں، مولوی ابو القاسم فضل حق کی وفاداری کو کئی رنگوں میں پیش کیا گیا اور ان کے سیاسی سفر میں کئی موڑ ایسے ہیں جنھیں دیکھ کر لگتا ہے کہ پاکستانی سیاست کی جوڑ توڑ آج بھی ویسی ہی ہے جو قیامِ پاکستان کے وقت پر ہو رہی تھی۔

Read more

پاکستانیو! اسلام آباد کی کال کے لئے تیار رہو

سابق وزیر اعظم عمران خان نے جہاں مینار پاکستان کے سایہ تلے ایک بڑے جلسہ میں پاکستان کے عوام کو ”اسلام آباد کی کال“ کے لئے تیار رہنے کا پیغام دیا ہے۔ وہاں انہوں نے کہا ہے کہ ”جن سے غلطی ہو گئی ہے۔ اب ایک ہی حل ہے۔ الیکشن کراؤ میر جعفروں نے چوروں کو مسلط کر دیا ہے۔“ ۔ لاہور میں جلسہ کے بعد عمران خان نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کارکنوں کو اسلام آباد

Read more

پاکستان میں کون سے عسکریت پسند گروہ چینی مفادات کو نشانہ بناتے ہیں؟

کراچی یونیورسٹی میں اساتذہ کی وین کے قریب مبینہ خودکش دھماکے میں تین چینی باشندوں سمیت چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ کراچی — منگل کو کراچی یونیورسٹی میں اساتذہ کی وین کے قریب مبینہ خودکش دھماکے میں تین چینی باشندوں سمیت چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ کالعدم علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق دھماکہ اس وقت

Read more

دعا زہرا کو دارالامان بھیجنے کی استدعا مسترد؛ ’لڑکی جہاں جانا چاہے جا سکتی ہے‘

کراچی سے مبینہ طور پر لاپتا ہونے والی دعا زہرا کو لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے پولیس کی جانب سے لڑکی کو دارالامان بھیجنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی جہاں جانا چاہے جاسکتی ہے۔ پولیس نے دعا زہرا اور ظہیر کو اوکاڑہ سے تلاش کیا اورمنگل کو لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں دعا زہرا نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا جس کے بعد عدالت نے دعا کو

Read more

کیا واقعی اگلی باری پھر زرداری

پاکستان کی بے رحم سیاست میں جب بھی محسن کشی کا شکار بننے والے کا ذکر چھڑے گا تو میاں اظہر بھی شدت سے یاد آئے گا کہ جس کو میاں صاحب نے ایسے بھلا دیا کہ جیسے کبھی آشنا ہی نہ تھے۔ وہ بندہ زرداری کے حوالے سے ایک کمال کی بات کر گیا جو کہ محبان زرداری کے لئے احساس برتری اور بشمول اتحادی و مخالفین احساس کمتری کا سبب بن کر رہ گئی۔ اس نے کہا تھا

Read more

موجودہ دور کا میر جعفر کون ہے، پہچاننا مشکل نہیں

اب میر جعفر قرار دے دیا یعنی کہ ان کے شوشے کے مطابق امریکہ نے ان کو اقتدار سے رخصت کرنے کی غرض سے ایک موجودہ دور کے میر جعفر کو استعمال کیا ہے اور انہوں نے میر جعفر کی تشریح کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو کی رخصتی کرنے والوں کو میر جعفر قرار دیتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ وہ میر جعفر کس کو قرار دے رہے ہے۔ وہ اقتدار پر براجمان تھے اور ان کے خیال میں

Read more

بھٹو صاحب کے گھروں میں چوری

ہمارے گردونواح میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جن کی داستانِ حیات طلسمِ ہوشربا سے کم نہیں ہوتی۔ ان لوگوں کی داستانِ عجیب میں انکا اپنا، حالات اور حسین اتفاقات کا بڑا دخل ہوتا ہے۔ایسی ہی ایک شخصیت کا ذکر آئی جی حبیب الرحمنٰ صاحب نے اپنے اس انٹرویو میں کیا ہے جو ” کیا کیا نہ دیکھا” کے نام سے کتابی شکل میں شائع ہوا۔ نام سے لیکر کام تک یہ شخصیت ایسی یکتائی رکھتی تھی کہ بقول قتیل

Read more

فوج کو سیاست سے علیحدہ کیسے رکھا جا سکتا ہے؟

عمران خان اور ان کے حامیوں پر اقتدار سے علیحدگی کے بعد یہ راز افشا ہوا ہے کہ فوج سیاسی معاملات میں مداخلت کرتی ہے۔ اگرچہ ’خودداری اور بہادری‘ کے تمام تر دعوؤں کے باوجود تحریک انصاف کے زعما یہ ہمت نہیں کر پا رہے کہ وہ فوج کو اپنے خلاف ’تحریک عدم اعتماد‘ کی صورت حال کا ذمہ دار قرار دے سکیں۔ اس مقصد کے لئے ایک نامعلوم ’امریکی سازش‘ کا سراغ لگایا گیا ہے اور اسے کھوجنے کا

Read more

میرے پاکستانیو

کبھی کبھی مجھے شدت سے یہ احساس ہوتا کہ ہمارے ملک کے اکیس کروڑ ننانوے لاکھ نوے ہزار لوگ شارٹ ٹرم میموری لوس کا شکار ہیں۔ بچ جانے والے دس ہزار میں سے بھی چند ہی ایسے ہوں گے جن کو باتیں کرنے والوں کی باتیں نہیں بھولتیں۔ کیونکہ وہ نہ تو باتوں میں آتے ہیں نہ ہی یہ گمان رکھتے ہیں کہ ان باتوں میں کوئی سچائی ہے۔ ابھی کچھ ہی عرصہ پہلے کی بات ہے کہ ہر دوسرا

Read more

فارن فنڈنگ کیس کیا ہے اور اس کے پاکستانی سیاست پر کیا ممکنہ اثرات ہو سکتے ہیں؟

سیاسی تجزیہ کار کے مطابق جس طرح سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے سوئس اکاؤنٹس کا پتہ چلا اور اس کے بعد میاں نواز شریف کے لندن میں فلیٹس اور بینک اکاؤنٹس کو سامنے لا کر ان جماعتوں کی عوام میں ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی گئی شاید اسی طرح اب تحریک انصاف کے ساتھ ہوتا نظر آ رہا ہے۔

Read more

سندھ کے پہاڑ اور ان کی خصوصیات

سرزمین سندھ کے پہاڑ معدنی دولت سے مالا مال ہیں۔ ماہرین ارضیات کے مطابق، سندھ کے پہاڑ تیل، گیس، گرینائیٹ، جپسم، کیلشئیم، چونا، گندھک، نباتات اور نادر قسم کے چرند پرند سے آباد ہیں۔ سندھ کے سب سے طویل پہاڑی سلسلے کو کھیرتھر رینج کہتے ہیں۔ لغوی اعتبار سے ’کھیر‘ ایک عربی نام ہے جس کا مطلب فضیلت، اعزاز اور سخاوت ہے۔ کھیرتھر رینج بھی سندھ کے لئے اعزاز کی بات ہے، جس کے طویل سلسلے میں کئی اور پہاڑ

Read more

پاکستانیوں کا پرفیکٹ لیڈر عمران خان مگر کیسے؟

اگر آپ بیرون ملک رہتے ہیں تو آپ کو کئی ملک کے افراد سے ملنے کا موقع ملا ہو گا۔ آپ مماثلتیں تلاش کرتے ہیں تو مختلف ممالک کے افراد میں ایسے رویوں کا مشاہدہ کیا ہو گا جو ان کا خاصا معلوم ہوتے ہیں۔ جیسے جرمن وقت کے پابند اور بیئر کے شوقین، برطانوی آرام پسند اور ٹیکنالوجی سے قربت رکھنے والے۔ انڈین مسالے دار خوراک کے شوقین تجارت اور کمپیوٹر کی فیلڈ میں نمایاں وغیرہ وغیرہ۔ اسی طرح

Read more

ہٹلر کا فاشزم، ٹرمپ، عمران خان اور شاہ زیب خانزادہ

حال ہی میں محترم شاہ زیب خانزادہ صاحب کی 8 منٹ 44 سیکنڈ کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ہٹلر کی سیاسی مہم جوئی کو بیان کر رہے ہیں اور آخر میں وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی اسی گروپ میں شامل کرتے ہیں۔ اس کو خانزادہ صاحب نے اس انداز میں پیش کیا ہے کہ جیسے عمران خان کے سیاسی سفر کی تصویر پیش کی جا رہی ہو۔ جس پر سوشل میڈیا پر حکومتی حامیوں کی طرف سے

Read more

نواز اور بلاول کے درمیان ’’اتفاقِ رائے‘‘

وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں 34 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔ ملک میں بظاہر شہباز شریف کی حکومت قائم ہو گئی ہے لیکن تاحال انہیں اپنی حکومت کی رٹ منوانے میں قدم قدم پر مشکلات کا سامنا ہے۔ پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کا انتخاب عمل میں آچکا ہے لیکن تادمِ تحریر نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز اپنے عہدے کا حلف نہیں اٹھا سکے۔ انہوں نے اِس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

Read more

صدر آصف علی زرداری ہوں گے اور اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ ق کا

بالآخر تایا نے بھتیجے کو خالی ہاتھ واپس نہیں بھجوایا، گوروں کے دیس میں نہ صرف اس کی خوب خاطر مدارت کی بلکہ جو کچھ اس نے جو مانگا اسے دے دیا۔ تایا اتنا فراخ دل نہیں تھا لیکن وہ عمران خان کو نکالے جانے کی خوشی میں اتحادیوں کے تمام ناز نخرے برداشت کرنے کے لئے تیار ہے۔ آصف علی زرداری کمال کا سیاست دان ہے جو بات وہ خود میاں نواز شریف سے نہیں منوا سکتا تھا۔ وہ

Read more

عمران خان پیدا کرنے والا معاشرہ

یہ سن دو ہزار تین اور چار کے آس پاس کی بات ہے ملک پر جنرل پرویز مشرف کا تسلط مستحکم ہو چکا تھا۔ اہم سیاسی قائدین ملک سے باہر تھے۔ اس وقت تک عمران خان کوئی اہم سیاسی کامیابی حاصل نہیں کر سکتے تھے مگر پھر بھی ایک سیاستدان کے طور پر جانے جاتے تھے۔ ٹی وی چینلز جو اپنی نئی نئی آزادی کا فائدہ اور لطف اٹھا رہے تھے عمران خان کو اپنے ٹاک شوز میں مدعو کرتے۔

Read more

وسیع البنیاد قومی حکومت اور تحریک انصاف کا مستقبل

بالآخر پاکستان میں خالصتاً آئینی آور جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں تحریک انصاف کی مسلط شدہ حکومت اپنے منطقی انجام کو پہنچی اور پاکستان کی متحدہ قومی قیادت نے ایک وسیع البنیاد قومی حکومت کی بنیاد رکھ دی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کرتے ہوئے لندن میں بلاول بھٹو نے کہا ’یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ ایک مسلط شدہ، چور دروازے سے اقتدار میں آنے والی حکومت کو

Read more

یا منافقت تیرا ہی آسرا

سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی وقت وقت کی بات ہے کل کے دشمن دوست بن جاتے ہیں اپنے ہم چولی زہر لگنے لگتے ہیں۔ کسی نے کسی کو سڑکوں پر گھسیٹنا تھا تو کسی نے کسی کو چپڑاسی بھی نہیں رکھنا تھا، کوئی پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو تھا تو کوئی کرپشن کا بے تاج بادشاہ ایسی تمام مشہور زمانہ کہاوتوں پر بحث کر کے وقت برباد کرنے اور اپنے چاہنے والوں سے متنفر ہونے کے

Read more

تاریخ کے نئے زاویے – سیاست، سماج اور مذہب کے تناظر میں

قوموں کا عروج و زوال تاریخ کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ عروج و زوال کیوں ہوتا ہے؟ اس کے پس منظر میں کون سے عوامل کام کرتے ہیں؟ کیا اس کو کسی ضابطے او ر قانون کے تحت بیان کیا جا سکتا ہے؟ یا ہر تہذیب کا عروج اور زوال ایک خاص دائرے میں ہوا؟ یہ وہ سوالات ہیں جو مؤرخ ایک مسئلہ کی صورت اٹھاتے ہیں اور پھر اس عمل کو وسیع تناظر میں دیکھتے ہیں۔ آرنلڈ ٹوائن

Read more

شرم تم کو مگر نہیں آتی

ملکہ وکٹوریہ نے سن 1880 میں امریکی صدر ردرفورڈ کو ایک بہت ہی خوبصورت میز تحفے میں دی جو کہ ایک برطانوی جہاز کی لکڑی سے بنائی گئی تھی۔ یہ وہی میز ہے جو اب تک وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں موجود ہے جہاں کئی امریکی صدر بیٹھے اور دنیا کے فیصلے کیے۔ صدر روز ویلٹ کو ایک مرتبہ زیبرے اور شیر کا تحفہ ملا جو کہ ایتھوپیا کے صدر نے دیا تھا۔ رچرڈ نکسن کو چائنا کی طرف

Read more

ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے لندن میں نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے اہم نوعیت کے ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں قائدین نے مل کر ملک کو بحران سے نکالنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا عمران خان یوٹرن کا ماہر شخص ہے۔ آج وہ ایک بات کرتا ہے۔ اور کل اس سے پھر جاتا ہے۔ اس طرح

Read more

شاہنواز بھٹو کا قتل اور آصف زرداری: چند حقائق

لاہور میں پی ٹی آئی کے ”مقدس ہجوم“ میں اپنے تئیں ”خوددار“ رہنماؤں کی سیاپا فروشی اور تضاد سے بھری ژاوہ گوئی دیکھ اور سن کر جہاں سر میں درد ہونے لگ گیا وہاں ایک گھسا پٹا شعر بھی در دل پر دستک دینے لگا۔ مار گئے نیتا کیا سے کیا پدھو عوام وہیں کے وہیں رہے بدھو اقتدار سے ”بیاہ“ کے لیے تین چار پارٹیوں سے ”حلالہ“ کرنے والا ایک نام نہاد ”کنوارے“ سیاست دان ”خود ساختہ ریاست مدینہ“

Read more

سپیڈ پنجاب یا سپیڈ پاکستان۔ اب لگ پتا جائے گا

متحدہ اپوزیشن کی طرف سے قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف پیش کی جانے والی عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد بننے والی نئی حکومت جس میں کم وبیش 11 اتحادی جماعتیں شامل ہیں۔ شہباز شریف بطور وزیراعظم ان سب کو لیڈ کر رہے ہیں۔ شہباز شریف کے وزیراعظم کا حلف اٹھانے اور طویل مشاورت کے بعد کچھ آدھی کابینہ فائنل ہوئی ہے۔ جس میں سب نے اپنے اپنے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے، اپنا اپنا حصہ لیا، اور

Read more

عمران خان: تحریک انصاف کا لاہور میں جلسہ، ’فوج کو کچھ مت کہیں، خان صاحب نے منع کیا ہے‘

ببر شیر، چیتا، ہیرو۔۔۔ یہ وہ تمام القاب تھے جو جمعرات کو لاہور کے جلسے میں کئی کارکنان سے اس وقت سننے کو ملے جب سابق وزیر اعظم عمران خان تقریر کر رہے تھے۔

Read more

میاں نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان لندن میں ملاقات میں کیا بات ہوئی؟

جب بی بی سی نے مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پوچھا کہ کیا بلاول بھٹو نے سابق صدر آصف علی زرداری کو صدر بنانے کا مطالبہ رکھا ہے، تو اسحاق ڈار نے کہا کہ ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا اور ابھی یہ ممکن بھی نہیں۔

Read more

ہمیں ایک این آر او کی اشد ضرورت ہے

حکومت میں آتے ہی حکمران بھوک سے نچڑے کاندھوں پر زندگی کا بوجھ اٹھانے سے قاصر عوام کی جو سب سے پہلی توہین کرتے ہیں وہ یہ جملہ ہے کہ ہمیں تو پتا ہی نہیں تھا کہ اتنی خرابی گزشتہ حکومت نے پیدا کر رکھی ہے۔ انفارمیشن کے اس دور میں جب معلومات ہر شخص کی انگلیوں کی جنبش پر ہے یہ جملہ محض اپنے بلند و بانگ جھوٹے دعووں پر اٹھتے سوالوں کا منہ بند کرنے کے لیے ہوتا

Read more

عمرانی حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ

بے نظیر انکم سپورٹ کا ادارہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی کاوشوں سے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں 2008 میں قائم ہوا تھا۔ اس ادارے کے پاس پاکستان کے غریب ترین غریب خاندانوں کا سب سے بڑا ڈیٹا بیس ہے جس کا حصول گھر گھر جا کر سروے سے کیا گیا۔ یہ اس سطح پر پاکستان کا پہلا اور واحد فلاحی ادارہ ہے۔ کم و بیش 24 ہزار ملازمین اس وقت ادارے میں اپنی خدمات سر انجام دے

Read more

ووٹر بتائے گا کہ کتنے ہی بیس کا سو ہوتا ہے

کیا جلسوں کا بڑا ہونا اور سوشل میڈیا پر زیادہ لوگوں کا کسی ایک ٹرینڈ یا سپیس میں شامل ہونا کسی پارٹی کی اگلے الیکشن میں کارگردگی کا بتا سکتا ہے؟ یہ وہ سوال ہے جو ان دنوں عوام میں زیر بحث ہے۔ میں نے اس ملک کی سیاست کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔ شہید بے نظیر بھٹو کی پاکستان آمد سے سے لے تحریک عدم اعتماد تک تمام ایونٹ بڑے قریب سے دیکھے۔ والد صاحب کے ساتھ لاہور

Read more

سیاست بھی بہت بری چیز ہے

عمران خان کے اقتدار کے خاتمے کے لئے اپوزیشن جماعتوں نے مل کر حصہ لیا اور عمران کے اقتدار کو ختم کر دیا۔ سب سے بڑا کردار جے یو آئی کے تحریک کا رہا ہے اور جے یو آئی کی تحریک کی روح سندھ کی جمعیت تھی، تحریک کی کامیابی کے بعد تحریک کی روح جمعیت سندھ کو جے یو آئی کی مرکزی قیادت نے مکمل طور پر نظر انداز کر کے دیوار کے ساتھ لگا دیا، نئی حکومت سازی

Read more

کیا فوج اب واقعی نیوٹرل ہی رہے گی؟

سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے اس انٹرویو کے ایک ہی دن بعد کہ تحریک انصاف کی حکومت اسٹبلشمنٹ سے تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ختم ہوئی تھی، پارٹی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ’پاک فوج، عمران خان سے زیادہ ضروری ہے‘ ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے حامیوں سے ڈائیلاگ کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ پاک فوج کے خلاف بات نہ کی جائے کیوں کہ اگر فوج نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے

Read more

ملیر ایکسپریس وے: ماحول، انسان، جنگلی حیات۔۔۔ فائدہ کس کا؟

اس منصوبے کا ایک بڑا حصہ ’کراچی کا آکسیجن حب‘ کہلائے جانے والے ملیر کے علاقے سے گزرے گا۔ بعض حلقوں کا الزام ہے کہ اس کا مقصد عام لوگوں کی فلاح نہیں بلکہ ڈی ایچ اے اور بحریہ ٹاؤن جیسے پوش علاقوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

Read more

تحریک انصاف کے بدلتے سیاسی نعرے اور انقلاب

تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد ہر سطح پر یہ بحث جاری ہے کہ سفینہ کیوں ڈوبا؟ اغیار کی سازش ہے؟ یا گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے؟ اس حوالے سے راقم نے بطور ایک طالب علم اور سیاسی کارکن اپنا تجزیہ پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ عمران خان کی شخصیت کا سحر ہر اس شخص پر رہا ہے جو کرکٹ سے دلچسپی رکھتا ہے۔ راقم بھی ایسے ہی لوگوں میں شامل تھا۔ یہ

Read more

مفروضوں کی کھچڑی

مجھ جیسے کالم نگاروں کا اصل گناہ یہ ہے کہ ہم عوام کو ابھی تک سمجھا نہیں پائے ہیں کہ پاکستا ن کا ریاستی نظام اور لوگوں کو قابو میں رکھنے کا ڈھانچہ بہت طاقت ور ہے۔ ہمارے خطے میں اسے برطانوی استعمار نے 1846ء میں پنجاب پر قبضے کے بعد متعارف کروانا شروع کیا تھا۔ اس کے سوبرس بعد آزادمملکت کہلانے کے باوجود ہمارے حکمران مذکورہ ڈھانچے کو مضبوط تر بناتے رہے۔ اس ڈھانچے سے ا±کتائے عوام کو ہمارے

Read more

کیا عمران خان قبل از وقت انتخابات کروانے میں کامیاب ہوں گے؟

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ انتخابات کے ذریعے عوام کو موقع دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا اپنی حمایت میں اٹھنے والی عوامی لہر کو وہ تحریک کی شکل دے سکیں گے؟

Read more

عمران خان دوبارہ اقتدار حاصل کر سکتے ہیں!

تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے اور متعدد سیاسی پارٹیوں پر مشتمل حکومت قائم ہونے کے بعد بھی پاکستان میں مسلسل سیاسی بحران کی کیفیت ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کے ساتھی نئی حکومت کے راستے میں ہر ممکن رکاوٹ کھڑی کرنے کی کوشش کررہے ہیں حتی کہ صدر پاکستان اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے سے گریزاں ہیں۔ انہوں نے شہباز شریف اور ان کی کابینہ سے حلف لینے سے انکار کیا۔ اور اب گورنر پنجاب

Read more

عمران خان دوبارہ اقتدار حاصل کر سکتے ہیں!

تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے اور متعدد سیاسی پارٹیوں پر مشتمل حکومت قائم ہونے کے بعد بھی پاکستان میں مسلسل سیاسی بحران کی کیفیت ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کے ساتھی نئی حکومت کے راستے میں ہر ممکن رکاوٹ کھڑی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں حتی کہ صدر پاکستان اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے سے گریزاں ہیں۔ انہوں نے شہباز شریف اور ان کی کابینہ سے حلف لینے سے انکار کیا۔ اور اب گورنر

Read more

عاصمہ جیلانی کیس: ایک عدالتی فیصلہ جس کی گونج 50 سال بعد بھی سنائی دیتی ہے

عاصمہ جیلانی دراصل وہی عاصمہ جہانگیر ہیں جو بعد میں پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ کی ایک توانا آواز بن کر ابھریں اور عالمی سطح پر ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ کراچی — یہ کہانی عوامی لیگ سے وابستہ سیاسی رہنما ملک غلام جیلانی کے اس وقت کے فوجی آمر جنرل یحییٰ خان کے نام لکھے گئے خط سے شروع ہوتی ہے۔سات اپریل 1971 کو لکھے گئے اس خط میں26 مارچ کو مشرقی پاکستان میں شروع ہونے

Read more

بیانیہ اور اندھی تقلید

بیانیہ بنیادی طور پر تو واقعات کی ترتیب کو کہتے ہیں لیکن سیاست میں بیانیہ سے مراد کسی سیاسی جماعت کا کسی خاص موضوع پر کوئی خاص موقف ہے جو کسی خاص وقت تک ہی قابل عمل ہوتا ہے۔ بیانیہ ہمیشہ ہی عملی جدوجہد سے زیادہ خطرناک اور موثر ہوتا ہے۔ بیانیہ ایسی اقوام میں زیادہ بکتا ہے جہاں عمل کی بجائے جذباتیت زیادہ پائی جائے۔ جہاں نعروں سے کسی کی شخصیت کا مکمل ادراک حاصل کرنے کی کوشش کی

Read more

پاکستان میں ”شیم ڈیموکریسی“ ایسے ہی چلتی رہے گی

پاکستان میں شریف، بھٹو خاندان حکمرانی کی بحالی ہوئی ہے۔ نون لیگ کی چوتھی، پیپلز پارٹی کی پانچویں بار اقتدار میں واپسی ہوئی ہے، سندھ میں پیپلز پارٹی کا مسلسل دور حکومت 15 ویں سال میں داخل ہو چکا ہے۔ پنجاب میں شریف خاندان کے اقتدار کو 21 سال ہو گئے۔ ایسا کیوں ہے کہ اقتدار میں یہ صرف دو خاندان ہی گھوم پھر کر آرہے ہیں؟ 1970 سے بھٹو، 1985 سے شریف خاندان حکمران بنا، جب سے یہ دو

Read more

پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی اور موجودہ انتخابی حکمت عملی

تحریک انصاف نے انتخابی مہم میں جو اعلانات اور وعدے کیے ان میں احتساب، بدعنوانی کا خاتمہ، ادارہ جاتی و انتخابی اصلاحات اور معیشت کی بحالی کو مرکزی حیثیت دی جبکہ عوام کی دلچسپی کے لیے کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر، صحت کی بہتر اور مفت سہولیات، یونیورسٹیوں کا قیام، آئی ٹی کا فروغ، فوری انصاف، شجرکاری اور ڈیموں کی تعمیر جیسے اقدامات کو اپنے منشور کا حصہ بنایا۔ حکومت سنبھالنے کے بعد ان سب باتوں پر عمل کے لیے

Read more

وفاقی کابینہ میں بلاول کی عدم شمولیت

بستر سے باہر نکلتے ہی یہ کالم لکھنے کے بجائے مجھے دوپہر بارہ بجے تک انتظار کرنا پڑا۔ وجہ اس کی وفاقی کابینہ کی حلف برداری تھی جس کی تشکیل میں تاخیر عوام کی کثیر تعداد کو یہ سوچنے کو مجبور کر رہی تھی کہ عمران خان صاحب کی تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزارت عظمیٰ سے فراغت کے بعد ان کے سیاسی مخالفین منتشر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ مذکور تاثر اگرچہ محض ایک حد تک درست تھا۔ بنیادی وجہ

Read more

پاکستان! ترقی معکوس کا جاری سفر

نو اپریل کی جاتی گھڑیوں میں جہاں ایک ڈرامے کا اختتام ہوتا نظر آیا وہیں ایسے ہی ایک دوسرے ڈرامے کے تیار ہوتے سانچے کے خد و خال ابھرنا شروع ہو گئے جو آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں اپنی مکمل کاسٹ کے ساتھ عوام کی تفریح کے لیے پیش کر دیا جائے گا اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کے رنگ نکھر کر اس کو اتنا توانا بنا دیں گے کہ وہ نیا نکور ڈرامہ حقیقت کا روپ اختیار

Read more

پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف؟

عمران خان کی حکومت ختم کیے جانے کے بعد ہونے والے پہلے ضمنی الیکشن میں عوام کا فیصلہ کپتان کے حق میں آ نے سے خیبر پختونخوا میں بالخصوص اور ملک بھر میں بالعموم خان صاحب اور پی ٹی آئی کی مقبولیت کے حوالے سے ایک دلچسپ اور نہ ختم ہونے والی بحث شروع ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو ہنگو سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار

Read more

وفاقی کابینہ میں شامل وزرا کون ہیں؟

نئی وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 12 وفاقی وزراء، دو وزیر برائے مملکت اور دو مشیر ہیں۔ پیپلزپارٹی کے پاس نو وزارتیں آئی ہیں۔ دو وزیر برائے مملکت اور ایک مشیر کابینہ کا حصہ ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے حصہ میں چار وزارتیں، ایم کیو ایم کو دو وزارتیں ملی ہیں۔

Read more

میں اس کا نام نہ لوں پھر بھی لوگ پہچانیں

کوچۂ اقتدار سے رسوا ہو کر نکلنے والے عمران خان نے ذوالفقار علی بھٹو اور میاں نواز شریف کی طرح عوام سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ الگ موضوع ہے کہ وہ ان دونوں لیڈروں کی طرح عوامی پذیرائی حاصل کرسکیں گے یا میاں اظہر، محمد خان جونیجو، اصغر خان یا پھر جنرل مشرف کی طرح تاریخ کے کوڑے دان کا رزق بنیں گے؟ یہ بھی حقیقت ہے کہ ان کے پاس عوام میں پیش کرنے کے لیے

Read more

جب سپریم کورٹ نے کرپشن کے بیانیے کو مسترد کر کے نواز شریف کی حکومت بحال کی

بینظیر بھٹو نے نواز شریف کی حکومت بحال کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ’چمک‘ کا نتیجہ قرار دیا تھا۔۔۔ مگر کیا نواز حکومت کی بحالی ’چمک‘ کا نتیجہ تھا یا پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا سیاسی کردار محدود کرنے کی کوشش؟

Read more

عمران خان کا مستقبل

بظاہر سب کو یہ لگ رہا ہے کہ خان کا بیانیہ دن بدن مقبول ہو رہا ہے۔ اور خان کا ووٹ بینک بھی بڑھ رہا ہے۔ لیکن کیا خان کو اس ووٹ بینک سے فائدہ اٹھانا نصیب ہو گا یا نہیں۔ یہ ہنڈرڈ ملین ڈالر کا سوال ہے۔ دوسرا مسئلہ مخلوط حکومت کے ساتھ نظر آ رہا ہے۔ کہ چل سکے گی یا آپس میں لڑ کر ٹوٹ پھوٹ جائے گی۔ اس سوال کا جواب تو ایک دوست پیر صاحب

Read more

آئینی اور سیاسی بحران میں پاک فوج کا مثالی کردار

سابق وزیراعظم عمران خان ایک سفارتی مراسلے کو بنیاد بنا کر ایسے حکومت کے خلاف سازش قرار دے رہے ہیں، کپتان قوم کو اکسا رہے ہیں کہ امریکہ نے ان کے خلاف جو سازش تیار کی ہے اس میں ریاستی ادارے اور سیاستدان شامل ہیں۔ وہ اپوزیشن کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ اور سیکورٹی اداروں کو بھی مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔ کپتان کے بیانیہ کو بنیاد بنا کر سوشل میڈیا پر پاک فوج کے سربراہ اور عدلیہ کے معزز

Read more

نوجوانوں کے مسائل اور عورت مارچ

جب سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی آبادی میں نوجوانوں کا تناسب 63 فی صد ہے، سب نے نوجوانوں کے مسائل کے بارے میں بات کرنا شروع کر دی ہے۔ اس لئے ہم نے سوچا کہ پاکستانی معاشرے میں عورت کے مقام کے بارے میں بات کرتے ہوئے کیوں نہ ہر دور کی نوجوان نسل کی خواتین کے حوالے سے بات کی جائے۔ ہر نسل کو اپنے سے پہلے والی نسل سے کیا ملا اور اس نے اگلی نسل

Read more

کیلنڈر میں دس اپریل کی تاریخ

کیلنڈر کا 100 واں دن دس اپریل کہلاتا ہے جس کے بعد سال میں 265 دن رہ جاتے ہیں۔ اپریل کی دس تاریخ نیوکلیئر ٹیسٹ کے حوالے سے نمایاں مقام حاصل کرچکی ہے۔ یہ محض اتفاق تھا یا کوئی اور وجہ کہ سوویت یونین، امریکہ اور فرانس نے اپنے نیوکلیئر ٹیسٹ کے لیے مختلف پانچ برسوں میں دس اپریل کے دن کو ہی منتخب کیا۔ ترتیب کے مطابق سوویت یونین نے دس اپریل 1957 ء، امریکہ نے دس اپریل 1963

Read more

عمران خان کو مائنس کرنا ممکن نہیں

جو ظاہر میں ہوتا ہے ضروری نہیں کہ پردے کے پیچھے بھی وہی ہو رہا ہو، جو دکھتا ہے وہ ہوتا نہیں، جو ہوتا ہے وہ دکھتا نہیں۔ اسی فارمولے کی بنیاد پر کچھ نادیدہ قوتیں کام کرتی ہیں، ریاستی امور، نظام حکومت چلاتی ہیں۔ پاکستان کے ”معصوم لوگ“ ظاہری تبدیلیوں پر ہی ”ایمان“ لے آتے ہیں۔ کبھی کسی آمر کو اپنا مسیحا مان لیتے ہیں تو کبھی کسی جاگیر دار کو اپنے درد کا مداوا سمجھ لیتے ہیں، کبھی

Read more

خاندانی روایات کا بھرم چکناچور

میرا دل خوش فہم یہ تسلیم کرنے کو آمادہ ہی نہیں ہورہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہفتے کے دن جو دنگا فساد ہوا چودھری شجاعت حسین صاحب اس کی بابت دل ہی دل میں ندامت محسوس نہیں کررہے ہوں گے۔ان کے والد چودھری ظہور الٰہی کے زمانے سے گجرات کے چودھری وضع داری کی علامت شمار ہونا شروع ہوگئے تھے۔ان کے قتل کے بعد چودھری شجاعت حسین نے پروقار استقلال سے خاندانی روایات برقرار ر کھیں۔کئی دہائیوں کی محنت سے

Read more

عمران خان کا مستقبل

ہماری سیاست کی گوٹ 1977 میں جا اٹکی ہے۔ مطلب یہ کہ اس زمانے میں ملک جس قسم کے بحران سے دوچار ہوا تھا، موجودہ بحران بھی اس سے ملتا جلتا ہے۔ اس بحران نے ہم سے ذوالفقار علی بھٹو جیسا سیاست دان چھین لیا۔ بھٹو صاحب کی خوبیوں اور خامیوں پر بحث ہو سکتی ہے لیکن وہ جس انجام سے دوچار ہوئے، وہ بدقسمتی تھی۔ اس افسوس ناک واقعے نے ہمارے جسد قومی میں وہ زخم لگایا جس کی

Read more

نفرت سے بھرا سوشل میڈیا: عمران، مودی اور ٹرمپ کی سیاست

بنی اسرائیل نے اپنی جانوں پر ظلم کیا، اللہ تعالیٰ نے انہیں ایک انوکھی سزا دی، فاقتلوا انفسکم، ”اپنے کو آپس میں قتل کرو“ تفسیر طبری میں ہے کہ ”وہ اٹھے، اپنے ہاتھ میں خنجر لیے، ان پر ایک بڑا اندھیرا چھا گیا تو انہوں نے ایک دوسرے کو مارنا شروع کر دیا۔ یہاں تک کہ ان میں سے ستر ہزار مارے گئے۔“ ایک روایت میں ہے کہ قاتل و مقتول دونوں گروہوں میں سے جو بھی مارا گیا وہ

Read more