سنتھیا رچی کے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں پر الزامات، یوسف رضا گیلانی کی تردید

پاکستانی سوشل میڈیا پر اپنے متنازع بیانات سے حال ہی میں دوبارہ خبروں میں آنے والی امریکی شہری سنتھیا رچی کی جانب سے ایک ویڈیو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر ریپ اور تشدد کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ سنتھیا نے جمعے کی شام فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں الزام عائد کیا کہ سنہ 2011 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں اس وقت کے وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے انھیں ریپ کیا جبکہ اس

Read more

جناب وزیراعظم آپ کیسا لاک ڈاؤن چاہتے ہیں؟

دسمبر 2019 ء میں جب چین کے صوبے، ہوبے کے دارالحکومت ووہان شہر میں چند باشندے شدید کھانسی، بخار اور سانس لینے میں دشواری کی تکلیف کی وجہ سے ہسپتال گئے تو ڈاکٹر ژینگ نے ان چند مریضوں میں نمونیہ کی ایک پر اسرار قسم کی مرض کی علامات پائی۔ پھر ووہان سنٹرل ہسپتال کے ڈاکٹر وینلیانگ نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے اس نئے وائرس سے لوگوں کو خبردار کیا۔ جب ووہان شہر میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ

Read more

رائے عامہ بنانے والے

ہم ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں چند شہرت یافتہ لوگ ہماری مجموعی سوچ پر اثرانداز ہو کر ہماری رائے بدلتے ہی نہیں بلکہ اپنے لحاظ سے ایک خاص پیرائے میں عوام کی رائے بنا بھی دیتے ہیں۔ پھر اس رائے کو اپنے خاص مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی کو بھی ہیرو بنانا ہو کسی کی بھی تذلیل کرنی ہو کسی بھی خبر کو پردے سے غائب کروانا ہو یا کسی بھی خبر کو اپنا بہت

Read more

امریکی حکومت کو سانحہ ساہیوال سے سیکھنے کی ضرورت

ایک طرف امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر منیاپولس میں ایک پولیس افیسر کے ہاتھوں ایک شہری ”جارج فلوئیڈ“ کی گرفتاری کے دوران ایک پولیس افسر کے گردن پر گھٹنا رکھنے کی وجہ سے ہونے والی موت کی فوٹیج سامنے آئی ہے۔ اس پر امریکی حکومت کی طرف سے پولیس افسر کو قتل کے الزام میں گرفتار کر کے فرد جرم عائد کر دی گئی ہے اور اسے سوموار کو عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے جبکہ باقی تین پولیس

Read more

چاند اور چاند چہرے دکھی کیوں کرتے ہیں؟

یہ 1969 ء کی بات ہے جب نیل آرم سٹرانگ نے چاند پر قدم رکھا تو رات کو دنیا ٹی وی پر امڈ پڑی تھی۔ اگلی صبح میں پرانی انار کلی سے پنجاب یونیورسٹی جا رہا تھا دکاندار دکانیں کھول رہے تھے تو ایک باریش دکاندار نے سڑک کے دوسری طرف کھڑے مولوی صاحب سے طنزیہ لہجے میں پوچھا مولانا! رات آپ نے چاند پروگرام دیکھا تھا؟ مولوی موصوف نے تاریخی الفاظ بولتے ہوئے کہا، ”سب بکواس تھی اتنے پیارے چاند پر کون جا سکتا ہے۔ جسے ایک اشارے سے دو ٹکڑے کر دیا گیا تھا۔ یہ سب یہودیوں کا پروپیگنڈا ہے“ ۔ میں جو رات پروگرام دیکھ کر بڑا جذباتی ہو رہا تھا یہ سن کر کچھ شش و پنج میں پڑ گیا کہ ہو سکتا ہے کہ یہ سب جھوٹ ہو۔

Read more

آصف فرخی: کیا آدمی تھے وہ، کیسے چلے گئے!

سوموار یکم مئی 2020 شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے میں نے آصف صاحب کو فون کیا تو فون ان کے چھوٹے بھائی طارق نے اٹھایا۔
”ڈاکٹر صاحب آصف بھائی کی تو طبیعت بہت زیادہ خراب ہے۔“ طارق کی گھبرائی ہوئی آواز آئی تھی۔

”گزشتہ چند دنوں سے ان کی طبیعت خراب تھی۔ آٹھ دن قبل انہوں نے کچھ کھایا تھا جس سے ان کا پیٹ خراب ہوگیا تھا۔“ ہمارے مشترکہ دوست عرفان خان صاحب نے مجھے فون کر کے بتایا کہ ”آصف صاحب کو متلی ہو رہی ہے اور پیٹ خراب ہے۔“

میں نے فوراً ہی ان کے بھی دوست اور بہت اچھے جنرل پریکٹشنر ڈاکٹر سجاد کو فون کر کے کہا کہ وہ آصف کو فون کر لیں اور انہیں فوڈ پوائزنگ کے لیے کوئی دوا بتائیں۔ سجاد نے فوراً ہی فون کیا اور انہیں پیٹ میں درد اور ہاضمے کی خرابی کی دوا فون پر ہی بتائی اور ساتھ ہی کہا تھا کہ وہ پینے والے نمکیات ( او آر ایس ) کے ساشے منگوا لیں ا ور دن میں کم از کم تین ساشے پئیں۔

Read more

کورونا وائرس: پاکستان میں کووڈ 19 کی تشخیص کے لیے کون کون سے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور ان کی قیمت کیا ہے؟

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کئی قسم کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ ان ٹیسٹوں کا طریقہ ایک دوسرے سے مختلف ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے نتائج کی حساسیت بھی مختلف ہے۔ اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس وائرس کی تشخیص کے لیے زیادہ تر پی سی آر ٹیسٹ ہی کیے جا رہے ہیں۔ تاہم پاکستان کی کچھ نجی لیبز نے پی سی آر ٹیسٹ کے علاوہ اینٹی باڈی ٹیسٹ (آئی جی جی اور آئی جی ایم) متعارف کروائے ہیں۔

Read more

سندھی چینی بمقابلہ وفاقی چینی

یادش بخیر وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی سندھ اور وفاق میں چینی کے مسئلے پر بحث مباحثہ پر تبصرہ کرتے تو کہتے ’چینی تو چینی ہوتی ہے چاہے وہ سندھی چینی ہو یا وفاقی چینی ہو یا پھر پنجابی چینی‘ مگر حقیقت بالکل مختلف ہے۔ وفاق کی چینی کا معاملہ الگ ہے، پنجاب کی چینی کا معاملہ اور ہے اور سندھ کی چینی کا معاملہ بالکل ہی مختلف ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ سندھ اور وفاق کی طرف سے

Read more

ضلع پشین کا تحصیل کاریزات ٹڈی دل کے نشانے پر

ایک رپورٹ کے مطابق ٹڈی دل کے حملوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو 600 ارب روپے نقصان کا خدشہ ہے۔ پاکستان کا 38 فیصد حصہ ٹڈیوں کی پیدائش کے لئے موزوں ہے، جب کہ ان کے حملوں سے ڈیڑھ لاکھ ایکڑ اراضی متاثر ہوئی ہے، یہ اقتصادی لحاظ سے انتہائی تباہ کن ہو سکتا ہے کیوں کہ پاکستان کی جی ڈی پی کا 25 فیصد زرعی شعبے سے وابستہ ہے وہ اس کی وجہ سے خطرہ میں ہے،

Read more

آن لائن کلاسز اور طلبا کے مسائل

کئی برسوں تک جاپان کے برفیلے کامیشراٹاکی ریلوے سٹیشن، ہوکیڈو سے روزانہ دو مرتبہ ریل کا گزر ہوتا تھا۔ یہ سٹیشن کافی فاصلے پر تھا اور یہاں صرف ایک سواری ریل کا انتظار کررہی ہوتی تھی۔ صبح ایک ٹرین اس سواری کو پک کرتی اور پھر شام کو وہی ٹرین یا کوئی دوسری ٹرین اسے واپس وہی ڈراپ کرتی تھی۔ اس سٹیشن تک کا سفر چاپانی ریلوے کے لئے کافی خسارے کا پڑرہا تھا کیونکہ یہاں سے رواذانہ صرف ایک

Read more

پاکستان میں کورونا: کچھ حقائق اور کچھ مفروضات کا ذکر

جون کے اوائل تک، دنیا کے سب سے امیر ممالک کوویڈ 19 میں ہونے والی اموات کی 90 فیصد سے زیادہ تعداد کا حصہ بن چکے ہیں۔ یورپ میں، تصدیق شدہ کورونا وائرس کے مریضوں میں اموات کا تناسب کافی زیادہ رہا ہے۔ فرانس کی شرح 15.2 فیصد، برطانیہ میں 14.4 فیصد، اٹلی میں 14 فیصد اور اسپین میں 11.9 فیصد ہے جبکہ امریکہ میں یہ شرح 6 فیصد ہے۔

اس کے برعکس (اب تک) ، جنوبی ایشیائی ممالک میں، یہ شرح کافی کم رہی ہے۔ ہندوستان میں 3.3 فیصد، پاکستان 2.2 فیصد، بنگلہ دیش میں 1.5 فیصد اور سری لنکا میں ایک فیصد ہے۔ ڈاکٹروں اور سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس فرق کے لئے متعدد ممکنہ وضاحتیں موجود ہیں کہ کس طرح کورونا وائرس دنیا کے مختلف حصوں میں آبادیوں کو متاثر کر رہا ہے۔ اس کی وجہ مختلف آبادیاتی عناصر، متنوع وائرس کی موجودگی اور آبادی میں پہلے سے موجود مدافعت ہو سکتی ہے۔

Read more

لاہور کی مسجد شب بھر (مسجد شہید)۔

لاہور کی یہ مشہور و معروف مسجد شاہ عالمی چوک میں واقع ہے۔
اس مسجد کی وجہ شہرت اس کی تعمیر کے ساتھ جڑا ایک دلچسپ قصہ ہے، جس میں اہالیان لاہور نے مصالحے کچھ تیز ہی رکھے ہیں۔ کہانی کچھ یوں ہے کہ جس جگہ مسجد ہے، اس زمین کے مدعی ہندو بھی تھے اور مسلم بھی۔ مسلمانوں نے یہاں ایک تھڑا بنا رکھا تھا جس پر وہ نماز ادا کرتے، آہستہ آہستہ یہاں اذان بھی شروع ہو گئی۔ یہ دیکھ کر ہندو بپھر گے اور اس جگہ کا تقاضا شروع کر دیا کہ وہ یہاں بھگوان کا گھر بنائیں گے۔ اس بات پر دونوں کے درمیاں تصادم ہوا اور معاملہ جا پہنچا انگریز منصف کے پاس۔

مسلمانوں کے وکیل جن کا نام بیشتر نے قائداعظم محمد علی جناح بتلایا ہے، یہ سب جان مسلمانان ہند کو مشورہ دیا کہ بھائیو جب صاحب بہادر یہاں قدم رنجہ فرمائیں تو اگر تو اس جگہ مسجد کے آثار ہوئے تو رسم اذاں قائم رہے گی ورنہ مندر کی گھنٹی بجے گی۔ کیونکہ انگریز کے قانون میں سبھی مذاہب کی عبادت گاہیں محترم ہیں یعنی منہدم کرنے کی اجازت کسی کو نہیں۔ یہ سن فرزندان توحید معرکہ حق و باطل کے لیے تیار ہو گئے، ریل کے اسٹیشن تا شاہ عالمی اور شاہ عالمی تا باغبان پورہ اینٹیں قطار کی صورت ہاتھوں ہاتھ ترسیل کی گئیں۔

Read more

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مرثیے کا ایک بند

میر انیس کے ایک مشہور مرثیے کا بند ہے : نمک خوان تکلم ہے، فصاحت میری ناطقے بند ہیں سن سن کے بلاغت میری رنگ اڑتے ہیں وہ رنگیں ہے عبارت میری شور جس کا ہے وہ دریا ہے طبیعت میری عمر گزری ہے اسی دشت کی سیاحی میں پانچویں پشت ہے شبیرؔ کی مداحی میں ہمیں یہ بند گزشتہ دنوں اس وقت رہ رہ کے یاد آیا جب ہم نے قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

Read more

شہباز شریف سے متعلقہ کس خفیہ ٹیپ نے ”کپتان“ کا دماغ گھما دیا؟

وزیراعظم نے چند روز قبل ایک انٹیلیجنس رپورٹ میں شہباز شریف کی زیر صدارت ”نون“ لیگ کے اجلاس میں جب اپنے بارے نازیبا الفاظ سنے تو ان کا موڈ سخت خراب ہو گیا اور پھر اسی روز چیئرمین نیب نے ”نون“ لیگ کے صدر کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دیے۔ تاہم اپوزیشن لیڈر، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گرفتار کرنے کے حتمی فیصلے پر عمل درآمد محض ایک فون کال سے سبوتاژ ہو کر رہ گیا جبکہ

Read more

راولپنڈی میں گھریلو ملازمہ بچی کی ہلاکت پر پاکستان میں سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

iStockفائل فوٹو پاکستان کے شہر راولپنڈی میں ایک آٹھ سالہ گھریلو ملازمہ بچی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی اور تشدد کے واقعے نے ایک مرتبہ پھر ملک بھر میں لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ یہ بچی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی۔ راولپنڈی پولیس نے مبینہ طور پر اس واقعے میں ملوث ایک جوڑے کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس واقعے کے مرکزی ملزم حسن صدیقی ہی بچی کو

Read more

عمران خان: حکومت بھی ہیں اور حزب اختلاف بھی

وزیر اعظم عمران خان متعدد بار اپنی گفتگو میں یہ فرما چکے ہیں کہ 22 برس اپوزیشن کرتے کرتے انھیں یہ دھیان ہی نہیں رہتا کہ اب وہ خود حکومت کر رہے ہیں لہٰذا ان کو ان کی اہلیہ اکثر یہ یاد دھیانی کراتی ہیں کہ آپ اس ملک کے وزیر اعظم ہیں۔ عمران خان یہ بات کچھ غلط بھی نہیں کہتے۔ جب وہ اخباری نمائندوں کے ساتھ کوئی رسمی و غیر رسمی بات چیت کر رہے ہوتے ہیں یا

Read more

دودھ پر پلے بیٹے اور پانی کو ترستی مائیں

دودھاں نال پُت پال کے، پچھوں پانی نوں ترسدیاں مانواں۔ گاڑی میں ماں کی یاد میں کیول گریوال کے گائے ہوئے یہ بول سن کر بے اختیار اپنی والدہ یاد آ گئیں اور آنکھیں بے اختیار چھلک پڑھیں۔ ہم دونوں میاں بیوی بہت برس بعد پچھلی عید پر اپنے والدین کی قبروں پر فاتحہ پڑھنے اپنے گاؤں جا رہے تھے۔ فاتحہ پڑھنے کے بعد سوچا کچھ رشتہ داروں کو ملتے ہیں۔ ایک رشتے کی خالہ کے گھر گئے۔ سہ پہر

Read more

میں خود بہت بڑا وائرس ہوں

پہلے ہم نے کہا کہ یہ وبا صرف چین تک محدود ہے، پھر فرمایا کہ یہ حرام جانوروں کے کھانے سے ہوتی ہے، پھر دل کو تسلی دی کہ اس سے بوڑھے اور بیمار ہی زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ بیماری یورپ پہنچی تو ہم نے طعنے دیے کہ بڑے ترقی یافتہ بنتے تھے اب بولو کیسی رہی! اس کے بعد امریکہ کی باری آئی تو ہم نے پینترا بدلا کہ یہ ہم جنس پرستی کی سزا ہے۔ جب وبا ہمارے ملک میں پہنچی تو پہلا مریض دیکھنے کے لیے لوگ اسپتال کے باہر اکٹھے ہو گئے، جب پچاس مریض ہو گئے تو کہا کہ ہماری قوت مدافعت بہت بہتر ہے، ہزار مریض ہوئے تو ہم نے اذانیں دینی شروع کر دیں، دس ہزار ہوئے تو ہم نے جڑی بوٹیوں سے علاج کا ڈھنڈورا پیٹا۔

پھر کسی نے کہا کہ یہ وائرس تو دراصل امریکہ اور یورپ کی شیطانی ہے، کوئی بل گیٹس کے لتے لینے لگا تو کسی نے فائیو جی کے کھمبوں کو مورد الزام ٹھہرایا۔ پھر ہم نے کہا کہ یہ خدا کا عذاب ہے، کوئی بولا کہ یہ سب ڈرامہ بازی اور میڈیا کی سنسنی خیزی ہے، کچھ خرد مندوں نے یہ لطیف نکتہ بھی سمجھایا کہ ملیریا سے ہر سال اس سے زیادہ بندے مرتے ہیں کوئی نہیں پوچھتا سو گھبرانے کی ضرورت نہیں، ساتھ ہی یہ غلغلہ بھی اٹھا کہ وائرس گرمیوں میں ختم ہو جائے گا۔ ایک موقع پر ہمارے بابے میدان میں آئے اور تتو تھمبو کرتے ہوئے پیشن گوئیاں کیں کہ پندرہ سے بیس دن میں یہ وائرس ختم ہو جائے گا، کسی فلسفی نے اس میں انسانیت کی بھلائی تلاش کی اور کسی نے سائنس کا تمسخر اڑایا۔

Read more

کرونا کو بھول جانے کے جتن

پیر کی صبح اٹھ کر حسب معمول یہ کالم لکھا۔ اسے دفتر بھجوادیا تو چند ہی گھنٹوں کے بعد میرا دل وسوسوں سے گھبراگیا۔ اخبارات کے پلندے کو تفصیل سے پڑھا تو احساس ہوا کہ سرکاری ذرائع کی بدولت کرونا کی بابت جو مستند اعداد و شمار عوام کے سامنے لائے گئے ہیں واضح انداز میں یہ بیان کر رہے ہیں کہ مئی 2020 کے دوران اس وبا ء کی زد میں آئے لوگوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ مجھے خدشہ لاحق ہوگیا کہ مذکورہ اعداد و شمار پر غور کرتے ہوئے پیر کے روز NCOC لاک ڈاؤن کو بحال کرنے کی سفارش کر سکتا ہے۔ یہ ہوگیا تو میرا یہ دعویٰ غلط ثابت ہوگا کہ عمران حکومت ہرڈ امیونٹی کی راہ پر ڈٹے رہنے کا تہیہ کرچکی ہے۔ بہت تجسس سے لہذا کرونا کے بارے میں حتمی فیصلہ ساز ادارے کی جانب سے کیے فیصلے کا انتظار کرنا شروع ہوگیا۔

Read more

بکھری ہوئی بک بک برکھا․․

ہماری اماں (دادی) کہا کرتی تھیں کہ اس کی زبان کے آگے تو ایک نہیں دو، دو خندقیں ہیں۔ اگر کوئی ایک میں گرنے سے بچ جائے تو دوسری میں تو ضرور گر جائے گا۔ وہ اکثر حیران ہو کر امی سے پوچھا کرتی تھیں۔ دلہن! کیا تم نے اسے کوے کی زبان بھون کر کھلائی ہے جو یہ اتنا بولتی ہے؟ سنا ہے کہ ہمارے عرفان بھائی جان بہت کمزور سے پیدا ہوئے تھے۔ دو سال کی عمر تک

Read more

اسلام آباد میں آٹھ سالہ بچی کی تشدد اور مبینہ جنسی زیادتی کے بعد ہسپتال میں موت، ملزم میاں بیوی گرفتار

اسلام آباد کے علاقے بحریہ ٹاؤن میں پولیس کے مطابق بطورِ گھریلو ملازمہ کام کرنے والی ایک آٹھ سالہ بچی کی تشدد اور مبینہ جنسی زیادتی کے بعد ہسپتال میں موت واقع ہوگئی ہے۔ روات تھانے کے سب انسپکٹر محمد مختار کے مطابق 31 مئی کی رات کو پولیس کو بحریہ فیز 8 کے بیگم اختر میموریل ہسپتال کے سکیورٹی انچارج نے فون پر اطلاع دی کہ ایک آٹھ سالہ بچی نیم بیہوشی کی حالت میں ہسپتال لائی گئی ہے۔

Read more

1857 کے مجاہد یا انگریز کے بابا لوگ

آج کل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیوں گردش کر رہی ہے۔ اس میں پنجاب اور بلوچستان کے کئی معروف سیاسی گھرانوں پر پھبتیاں کسی گئی ہیں۔ اور ایک الزام بار بار لگایا گیا ہے اور وہ یہ کہ یہ سیاستدان تو ان لوگوں کی اولاد ہیں جنہوں نے 1857 کی جنگ آزادی کے دوران ”مجاہدین“ کے خلاف انگریزوں کا ساتھ دیا تھا۔ اور ان کے بزرگوں کے ہاتھ 1857 کے ”مجاہدین“ کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ اور اس وڈیو

Read more

کامریڈ چوہدری فتح محمد۔۔۔ اک چراغ اور بجھا

ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کہانی بڑی مختصر ہے۔ جس جگہ اس وقت ٹوبہ ٹیک سنگھ کا ریلوے اسٹیشن ہے اس کے پاس ہی پانی کا ایک ٹوبہ ہوا کرتا تھا۔ اس پر ادھر اُدھر کے لوگ اپنے جانوروں کو پانی پلاتے تھے۔ خود ان کے لئے وہاں پانی کا کوئی بندوبست نہیں تھا۔ یہ علاقہ ابھی آباد نہیں ہوا تھا۔ ایک درویش منش بوڑھا ٹیک سنگھ اس ٹوبہ کے کنارے آبیٹھا۔ وہاں اس نے جھگی ڈالی اور رہنا شروع کر

Read more

خلل اور اختلال کے درمیان صحافت

خلد آشیانی مشتاق احمد گورمانی کی رسمی تعلیم کچھ زیادہ نہیں تھی لیکن ذاتی مطالعے سے استعداد یہاں تک بڑھا لی تھی کہ سرکاری دستاویز اور سیاسی بیان میں سند مانے جاتے تھے۔ ٹھٹھہ گورمانی، کوٹ ادو کے نواب صاحب نے کم عمری ہی سے منصب اور جاہ و حشم کا ذوق پایا تھا۔ برطانوی ہند میں عہدوں کی سیاست کا راستہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے ہو کر نکلتا تھا اور افتادگان خاک کی تکریم کو روندتا ہوا مسند

Read more

جون 1818۔ سقوط ملتان

سرزمین اولیا ملتان اس جہان تگ و دو میں کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ اور نا ہی ملتان کا حوالہ صرف گرد، گرما اور گورستان ہے۔ بلکہ ملتان کی مٹی میں جذبہ حریت، یہاں کے پانی میں عزم وہمت اور یہاں کی سخت آب وہوا میں مٹی سے محبت کی ٹھنڈک اور بیرونی حملہ آوروں کے خلاف نفرت کی لو بھی شامل ہے۔ وادی سندھ کا تہذیبی و ثقافتی مسکن ملتان نے ہر عہد میں ایک نئے بحران کا

Read more

وبا کے موسم میں سیاسی کم ہمتی اور معاشی بے بصیرتی کا دردناک مظاہرہ

وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن مکمل طور سے ختم کرنے، شمالی علاقوں اور خیبر پختون خوا کو سیاحت کے لئے کھولنے اور غریب کو روٹی کمانے کا مکمل موقع دینے کا اعلان کیا ہے۔ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد قوم سے خطاب میں وزیر اعظم نے جو باتیں کی ہیں وہ ایک مقبولیت پسند لیڈر کے معیار پر پوری اترتی ہیں جو نعروں، متعصبانہ تقسیم کرنے والی سوچ اور عام فہم میں قبول ہونے والی باتیں تو کرسکتا

Read more

کسان پنجاب حکومت سے تعاون کریں اور ڈھول بجائیں

بزرگوں سے ہمیشہ سے یہی سنتے آئے ہیں کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور یہی کچھ چھوٹی کلاس سے لے کر ہائر کلاسوں تک بچوں کو پڑھایا گیا کہ پاکستان کی معاشیات میں زراعت کا اہم اور کلیدی کردار ہے۔ دنیا کے تمام ممالک کی طرح پاکستان میں بھی برسراقتدار آنے والے حکمرانوں نے ہمیشہ گزرتے وقت کے مطابق پالیسیاں بنائی کسی بھی ملک کا انحصار صرف زراعت نہیں ہے بلکہ کوئی ملک جہاز سازی کی صنعت سے کما رہا ہے تو کوئی اسلحہ سازی کے ذریعے کما رہا ہے۔ پاکستان کا ہمیشہ سے زراعت کے شعبہ پر انحصار تھا اور ہمیشہ رہے گا۔

ہماری معاشیات کا 70 فیصد انحصار شعبہ زراعت پر ہے۔ وہی شعبہ زبوں حالی کا شکار چلا آ رہا ہے۔ زراعت کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کے اعلانات تو کیے جاتے ہیں لیکن اقتدار کے ایوانوں میں موجود صنعت کار اور سرمایہ دار اپنے مفادات کو فوقیت دیتے ہیں۔ زراعت کا شعبہ کل بھی مسائل کا شکار تھا۔ آج بھی اس کی حالت نہیں بدلی جا سکی۔ پاکستان کی 73 سالہ تاریخ میں اقتدار میں آنے والے حکمران خواہ وہ فوجی تھے جس عوامی ووٹوں کے ذریعے منتخب ہوئے تھے،سب نے عوام کی حالت زار کو تبدیل کرنے کے نعرے لگائے لیکن معاملات کاغذی پالیسیوں تک محدود رہے ہمیشہ کسان اور کاشتکار کی قسمت بدلنے کے لئے بیوروکریسی نے حکمرانوں کو منصوبے بناکر دیے جو درحقیقت منصوبے ہی ثابت ہوئے۔ ہر سال اربوں روپے کے فنڈز کسانوں کے نام پر قومی خزانے سے جاری ہوتے ہیں لیکن 73 سال گزرنے کے باوجود پریشان حال کسان خوشحال نہ ہوسکا۔ حکومت کی جانب سے شروع کیے جانے والے منصوبوں سے ہمیشہ اقتدار میں موجود مخصوص طبقہ فیض یاب ہوتا رہا ہے اور کاشتکار کے لئے بنائے گئے منصوبوں سے حقیقی کسان کو کوئی فائدہ نہ ہوسکا۔

پاکستان پر طویل عرصے تک برسر اقتدار رہنے والی شریف فیملی نے اپنے دور اقتدار میں ہمیشہ زراعت کو صنعت کا درجہ دینے اور

Read more

معاملہ صرف کرنل اور کرنل کی بیوی کا نہیں

گزشتہ دنوں سوشل میڈٰیا پر کرنل اور کرنل کی بیوی کی ویڈیوز اور ان پر تبصرے خوب گردش کرتے رہے۔ جس پر اعلیٰ فوجی قیادت کی طرف سے نوٹس لینے کی بات بھی سامنے آئی۔ یقیناً ایسے واقعات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جانی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسے نا پسندیدہ واقعات کا سدباب ہو سکے۔ لیکن میرے نزدیک یہ معاملہ صرف ایک کرنل اور اس کی بیوی کا نہیں ہے بلکہ ایک مخصوص مائنڈسیٹ اور ہمارے معاشرتی کلچر کا ہے۔

Read more

کورونا وائرس: لاہور میں کورونا کے ’6 لاکھ سے زیادہ متاثرین کے امکانات‘، پنجاب کے حکام کا انکار

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا کے 6 لاکھ سے زیادہ ممکنہ متاثرین کی موجودگی کے خدشات کے بارے میں حکومتی سمری منظر عام پر آنے کے بعد صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ یہ محض اندازے ہیں اور یہ کہنا درست نہیں کہ لاہور میں کورونا کے چھ لاکھ سے زیادہ مریض موجود ہیں۔ یاد رہے کہ پیر کو پاکستانی ذرائع ابلاغ میں سامنے آنے والی سمری کے مطابق لاہور کا کوئی بھی علاقہ کورونا سے

Read more

ڈاکٹر آصف فرخّی کا ریڈیو پاکستان کے لئے انٹرویو

ڈاکٹر آصف فرخی ایک ہمہ جہت تخلیق کار ہیں۔ انہیں ایک پختہ افسانہ نگار، سنجیدہ نقاد اور قابل مدیر کے طور پر شناخت کیا جاتا ہے۔ تراجم کے میدان میں بھی انہوں نے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ جہاں بین الاقوامی ادب کو اردو کے قالب میں ڈھالا، وہیں پاکستان کے مقامی ادب کا انگریزی میں ترجمہ کیا۔ ستمبر 1959 ء میں کراچی میں آنکھ کھولی۔ وہ معروف معلم اور ادیب ڈاکٹر اسلم فرخی کے صاحب زادے ہیں۔ کم سنی

Read more

لاہور میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 70 ہزار ہونے کا اندازہ: محکمہ صحت

حکومت کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 72,460 ہے جبکہ لاہور شہر میں یہ تعداد 11,463 ہے۔ لیکن سیکرٹری محکمہ صحت نے وزیراعلی پنجاب کو ایک سمری بھیجی ہے جس میں لاہور میں کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ لاہور میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 70 ہزار کے قریب ہے۔

Read more

مردے وہاں نوکریاں یہاں

بلوچستان کے حقوق پر ڈاکا مارنا کوئی نئی بات نہیں۔ زیر زمین معدنیات اور وسائل پر قبضے بارے سوشل میڈیا کی آمد کے بعد کافی لکھا اور دکھایا جا رہا ہے۔ اب لوگوں کو اندھا تصور کر کے سب ہرا دکھانا صاحب اقتدار طبقے کے لیے نا ممکن ہوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اب پاکستان کے دیگر لوگ بھی بلوچستان کے مسائل کو بہتر طور پر سمجھنے اور ان پر بولنے لگے ہیں۔

Read more

’’ات خدا دا ویر‘‘

وہ لاہور شہر جس پر ماضی کے بے رحم نشان مٹانے کا عزم لے کر سردار عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے۔ پرانے زخموں سے نڈھال ہے۔ واقعہ ہربنس پورہ لاہور کا ہے۔1122سروس والوں نے سڑک کنارے سے ایک ادھ موئے آدمی کو اٹھا کر سروسز ہسپتال منتقل کیا۔ زخمی کے بدن پر کئی کاری وار تھے۔ بہت سا خون نکل چکا تھا۔ زخمی کے لواحقین کا کہنا ہے کہ سی آئی اے نے آصف کے بھائی کے خلاف

Read more

بے اوقات لوگ

ابے تیری اوقات کیا ہے؟ یہ وہ جملہ ہے جو برصغیر پاک و ہند میں تواتر کے ساتھ بولا جاتا ہے۔ چند دن پہلے جب اک کرنل کی بیگم نے یہ الفاظ کہے تو ساری قوم سیخ پا ہو گیٴ۔ قوم کا یہ غصہ دیکھ کر اچھا لگا۔ اس واقعہ سے یہ سوچنے پر مجبور ہوا کہ یہ اوقات آخر کیا بلا ہے جو اس خطے کے لوگوں کے دل و دماغ میں اتنی گہری سرایت کر چکی ہے کہ جس کو دیکھو وہ ہی اپنی حیثیت اور اعلی ذات کی دھونس جماتا نظر آتا ہے۔

اگر سائنس کے تناظر میں دیکھا جائے تو بنی نوع انسان کا ڈی این اے افریقہ کے ابتدائی لوگوں سے لے کر ہمارے موجودہ آبا و اجداد تک کی پوری تصویر کشی کرتا ہے۔ جس خطے کے ہم باسی ہیں اس کی ساری نسلیں ایران، ترکمانستان اور دیگر اقوام کے جینوم کا اک ملغوبہ ہیں جو جنیاتی تحقیق سے ثابت ہو چکا ہے۔ گزشتہ پانچ ہزار سال پرانی موہنجوداڑو تہذیب کا یہ گہوارہ بہت سارے حملہ آور گروہوں اور چرواہوں کا مسکن رہا ہے۔ اگر ماضی قریب کی بات کریں تو مغل اور انگریز تو کل کی باتیں لگتی ہیں۔

Read more

رانا شفیق الرحمن ایک حقیقی سماجی و سیاسی کردار

پاکستان کے مقامی ہیروز پر نظر ڈالیں تو ایسے بے شمار سیاسی، سماجی ساتھیوں کی ایک طویل فہرست ہے، جنہوں نے دائیں اور بائیں بازو کی بنیاد پر علمی و فکری اور انقلابی بنیادوں پر بہت اعلی کام کیا ہے۔ اگرچہ ہمارے ہاں ہیروز کی پذیرائی میں کھیل، فن، اداکاری سمیت کچھ شعبوں کو زیادہ پذیرائی ملی ہے، جب کہ سیاسی، سماجی اور علمی و فکری میدان میں کام کرنے والے حقیقی ساتھیوں کو زیادہ پذیرائی نہیں مل سکی اور بہت سے لوگ ان کے کاموں سمیت ان کی جدوجہد سے بھی آگاہ نہیں۔

Read more

ای لرننگ اور درپیش چیلنج

ای۔ لرننگ کیا ہے؟ آن لائن تعلیم کے کسی بھی سلسلے کو ای لرننگ کہا جاتا ہے جس میں یو ٹیوب؛ زوم؛ واٹس اپ اور دیگر ذرائع ہیں۔ پوری دنیا اس وقت عالمی وبا کورونا سے نبرد آزما ہے اور تمام ممالک نے اس وبا کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔ اس لاک ڈاؤن سے جہاں زندگی کے تمام شعبے متاثر ہوئے، وہیں تعلیم کا شعبہ بھی متاثر ہوا ہے۔ تاہم اس کا متبادل آن لائن لرننگ اختیار کیا گیا ہے جس کے خاصے حد تک مثبت نتائج ملے ہیں لیکن پاکستان میں اس حوالے سے بہت چیلنج درپیش ہیں۔

Read more

بچوں کے لئیے ایک خطرناک معاشرہ

پاکستان لڑکیوں سے زیادہ لڑکوں کے لیے خطرناک ملک بن چکا ہے۔ جہاں پر ہر کچھ دنوں کے بعد ایسا واقعہ جس میں کسی لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا ہو خبروں کی زینت بنتا ہے۔

حالیہ دنوں میں حافظ سمیع الرحمان کو بدفعلی پر آمادہ نہ ہونے پر خبیث کانسٹیبل نے بے دردی سے قتل کر دیا، اس سے پہلے قصور تو ان واقعات کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہو چکا ہے۔ قصور کا نام ذہن میں آتے ہی ایسے علاقے کا تصور ابھرتا ہو جس میں کوئی بچہ اور کوئی بچی محفوظ نہیں ہے۔ قبل ازیں چونیاں میں جو واقعات ہوئے تھے جن میں تین بچوں کو جن کی عمریں بالترتیب آٹھ، نو اور بارہ سال تھیں زیادتی کے بعد انتہائی بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا گیا اور ان کی لاشوں کو کھیتوں میں پھینک دیا گیا تھا، عالمی میڈیا کی زینت بنے۔

Read more

مکس اچار سسٹم اور ٹھکیدار کی بیٹی

وایئرل ویڈیو میں جو دیکھایا گیا، وہ کسی فلمی سین اور کمانڈو ایکشن سے کم نہیں تھا۔ خیر شہری علاقوں میں ایسے کمانڈو ایکشن ہوتے رہتے ہیں۔ کمانڈوز کوئی خلائی مخلوق تھوڑی ہیں۔ جو بندہ اپنے فائلوں کو پہیہ لگاتا ہو۔ اس کے لئے اپنا کمانڈوز بھرتی کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ یہ بندہ تو ماہر نفسیات ہے لفافے کو دیکھ کر مضمون پڑھ لیتا ہے اور لفافے کے اندر مضمون، جاری ہونے والے آرڈرز، دستخط کرنے والے ہاتھوں،

Read more

کرونا، ڈاکٹر اور عوام

ہسپتال سے مسلسل 24 گھنٹے ڈیوٹی کر کے ابھی ہاسٹل پہنچا ہی تھا، نا سونے کی وجہ سے آنکھیں سرخ تھیں، بنا کچھ کھائے پیے، میں بستر پر سونے کے لیے لیٹ گیا، ابھی آنکھیں بند ہی کی تھیں کہ میسیج آیا، میں نے دیکھا کہ میرے سینئر ڈاکٹر تحسین کا میسیج تھا، میں نے کھول کر پڑھا، اس پر لکھا تھا کہ ”شافع بڑے بھائی فوت ہو گئے ہیں“ (انکے بڑے بھائی کرونا وائرس سے متاثرہ تھے اور وینٹی لیٹر پر تھے ) ، میں نے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی، اب نیند پھر مجھ سے روٹھ چکی تھی۔ میرا دل چاہا کہ میں گلا پھاڑ کر چیخوں، لیکن میری آواز میرے حلق میں ہی کہیں اٹک کر رہ گئی۔

Read more

جنرل کیانی اور سلیم صافی کے جانبدار کالم

صحافت کی اہم خصوصیت ”غیر جانبداری“ آہستہ آہستہ پاکستان سے نایاب ہوتی جا رہی ہے۔ میدان صحافت میں آتے ہی ”ستاروں پر کمندیں“ ڈالنے کی خواہش اقبال کے شاہینوں کو ”پلٹ کے جھپٹ کے“ اعلی ہستیوں کے در پر سلامی کرنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ انہی ستاروں پر کمند ڈالنے کے چکر میں کوئی شوکت عزیز کا تو کوئی منظور احمد وٹو کا میڈیا ایڈوائزر بن بیٹھتا ہے۔ ”ستا روں سے آگے جہاں“ کی تلاش میں کچھ باقاعدہ نگران

Read more

ڈھائی روپے کا برگر اور ”آئیکون ٹاور“

لاہور کی ”سولہ سو ایکڑ سکیم“ جو بعد میں علامہ اقبال ٹاؤن کہلائی، اس میں پہلی بار جانے کا اتفاق منفرد فلم ڈائریکٹر بنگالی نژاد نذر الاسلام دادا کے انٹرویو کے لئے ہوا۔ واپسی پر مون مارکیٹ میں پرانے رحیم سٹور کے باہر ایک جوان شخص کاٹن کا اجلا سفید کرتا پہنے سیخ کباب کے ”اڈے“ پر کھڑا کباب لگا ریا تھا بعد میں جس کا باربی کیو ریسٹورنٹ ”عارف ہوٹل“ مون مارکیٹ کا سب سے بڑا اور سب سے مشہور ریسٹورنٹ بن گیا تھا۔

Read more

گندم کے سٹے جیسے سونا لوگ

رانا شفیق انتقال کر گئے ۔گرین سرکل کے نام سے ایک تنظیم چلاتے تھے۔دیپالپور میں اپنا رقبہ تھا۔آلو کے جدید کاشت اور بائیو گیس پلانٹ کے حوالے سے ان کی کوششوں سے ہزاروں کسان آج فائدہ اٹھا رہے ہیں۔کئی برسوں سے رابطہ نہ ہو سکا۔رانا شفیق کی موت بلا شبہ ہماری زمین کا نقصان ہے۔انہوں نے کئی پمفلٹس تیار کر کے کسانوں میں تقسیم کئے۔خود آسٹریلیا‘ امریکہ اور یورپ میں جا کر زرعی ٹیکنالوجی کا جائزہ لیتے اور وطن واپس

Read more

ناصر عباس نیر کی افسانہ نگاری

بیج کو پودا، پودے کو درخت بننے میں خاصا وقت اور اچھی دیکھ بھال درکار ہوتی ہے۔ ایک خاص عمر کے بعد اس درخت کی جسامت پر کسی خزاں اور بہار کا کوئی اثر نہیں ہوتا سوائے پتوں کے جو خزاں میں گر جاتے ہیں اور بہا ر میں نئے نکل آتے ہیں۔ بعض درخت جن کی عمریں لمبی اور چھاوں بھی گھنی ہو تی ہے۔ وہ سب کے لیے خیر اور مل بیٹھنے کا بہانہ بن جاتے ہیں۔ افسانوی

Read more

کیا آپ ذائقے دار ٹڈیاں کھانا چاہیں گے؟

ٹڈی دل کا نام سنتے ہی مختلف رنگوں کے کیڑے کا خیال آ جاتا ہے اور ایک جھرجھری سی آجاتی ہے۔ ایک ایسا وقت بھی ہوتا تھا کہ تھر کے ریگستانوں میں ٹڈی دل کو ڈھونڈا جاتا تھا کیوں کہ وہاں ٹڈیاں شوق سے کھائی جاتی ہیں اور سندھ کے لاڑ والے علاقے ٹھٹہ بدین ساحلی پٹی سمیت پورے پاکستان میں تحفے کے طور پر بھیجی جاتی تھیں۔ مختلف طریقوں سے اس کو بنایا جاتا تھا جس میں ہلکے گھی کے ساتھ تڑکا اور مرچ مسالے والی ٹڈی پسند کی جاتی تھی اور 6 ماہ سے 8 ماہ تک محفوظ کر کے رکھنے کے لیے ٹڈیوں کو نمک لگا کہ سکھایا جاتا تھا۔

Read more

جنرل فیض علی چشتی نے طارق صدیقی کو کیسے بحال کیا؟

ڈاکٹر ظفر الطاف صاحب تا دم مرگ ڈاکٹر طارق صدیقی کے مداح رہے۔ کہا کرتے تھے کہ کمال کا ڈکشن اور لاجک ہوتی تھی۔ انگیریزی مضمون کے پیپر میں ڈاکٹر صاحب کا مضمون اتنا اچھا تھا کہ انہیں پورے ایک سو پچاس نمبر ملے۔  ڈاکٹر طارق کے والد بھی کانپور میں انکم ٹیکس کمشنر تھے۔ USAID  افسروں کو پی ایچ ڈی کی دو عدد اسکالرشپ دیا کرتا تھا۔ ڈاکٹر صاحب کی وجہ سے اسکالر شپ تین کرنی پڑیں۔ دوران تربیت

Read more

اداکارہ عظمیٰ تشدد کیس میں نامزد ملک ریاض کی بیٹی پشمینہ ملک مبینہ طور پر ملک سے فرار

اداکارہ عظمیٰ خان تشدد کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ عظمیٰ خان کے وکیل حسان نیازی نے ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عظمیٰ خان تشدد کیس کی ایف آئی آر میں نامزد ملزمہ اور ملک ریاض کی بیٹی پشمینہ ملک، ملک چھوڑ کر فرار ہر چکی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ لاہور پولیس کے اہلکاروں نے پشمینہ ملک کو گرفتار کرنے کی زحمت نہیں کی جس نے اپنی ضمانت بھی نہیں کروائی تھی۔ انہوں نے لکھا

Read more

عمران خان کی خوبیاں اور خامیاں

افراط و تفریط ہمارے قومی مزاج کا حصہ ہے۔ اپنے پسندیدہ لیڈر کے اوصاف کو ہم بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں اور نا پسندیدہ شخص میں ہمیں کوئی خوبی نظر نہیں آتی بلکہ اس کے نقائص اس قدر زیادہ لگتے ہیں کہ اسے ہمارے لیے برداشت کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ یہ افراط و تفریط اور یہ عدم توازن ہمارے جذباتی پن کی وجہ سے ہے۔ آئیے آج وزیر اعظم عمران خان کی خوبیوں اور خامیوں کا غیر جذباتی جائزہ لیں۔

کرکٹ ہیرو سے وزیر اعظم بننے تک عمران خان نے اپنی ایمانداری اور اصول پسندی کا تاثر ہمیشہ برقرار رکھا ہے۔ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنتے ہی انھوں نے اپنے سے عمر میں بڑے خالہ زاد بھائی ماجد خان کو ٹیم سے نکال کر اپنی اصول پسندی کی دھاک بٹھا دی تھی۔

Read more

ٹڈی دل :شکست سے دوچار جنگ

ہمارے ملک میں جہاں کرونا وبا نے اپنے خونی پنجے گاڑے ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے پاکستانی معیشت دنیا کے باقی ممالک کی طرح سکڑتی جا رہی ہے اور ہماری حکومت کو ابھی اس وبا پر قابو پانے میں مشکل پیش آ رہی ہے وہیں پاکستان کو ایک اور ہولناک خطرے کا سامنا ہے اور یہ ہے مستقبل قریب میں منڈلاتا قحط کا خطرہ۔ بقول شاعر

ایک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو
میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا

Read more

پروفیسر ڈاکٹر اعجاز احسن: مسیحا روپ استاد کورونا سے ہار گیا

سنتے آئے ہیں کہ ڈاکٹر مسیحا کا روپ ہوتا ہے۔ جب میڈیکل کالج میں قدم رکھا تو بہت سے نام سنے اور پھر کئی معجزے دیکھے۔ اس زمیں پر اعجاز احسن کو وہ مسیحا پایا جو کہ اوتار تو نہیں تھے لیکن نو آموز ڈاکٹرز، سنئیر سرجن اور دکھیارے مریض ان کے سامنے عقیدت سے سرنگوں رہتے تھے۔ ان کے ہاتھ کا قلم و نشتر اتنے احسن طریقے سے اعجاز رقم کرتا کہ مادر زاد روگی اپنے دکھوں کی پوٹ

Read more

پاکستان پر ٹڈی دل کی یلغار

ان دنوں پاکستان میں ٹڈی دل کے حملے کے حوالے سے کافی کچھ پڑھنے، سننے اور دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں حکومت پر الزامات لگا رہی ہیں کہ حکومت ٹڈی دل کے حملوں کی روک تھام میں مجرمانہ غفلت برت رہی ہے اور بروقت حفاظتی اقدامات نہیں لے رہی جبکہ حکومتی ترجمانوں کا کہنا ہے کہ حکومت ٹڈی دل کے معاملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور ہر ممکن حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن

Read more

جان بچانے کے لئے کشتی نوح سے رابطہ کریں

ہم میں سے اکثر نے حضرت نوح علیہ السلام اور ان کی کشتی کے بارے میں پڑھ رکھا ہے یا سن رکھا ہے۔ ان کی ساڑھے نو سو سال کی انتہائی صبرآزما وعظ و نصیحت کے باوجود صرف اسی کے قریب لوگ ہی ایمان لائے۔ اس کے بعد اللہ کے حکم سے انہوں نے ایک کشتی تیار کی۔ کشتی کے سواروں میں ایمان لانے والوں کے علاوہ ہر ذی روح یعنی چرند، پرند اور تمام جانوروں کا ایک ایک جوڑا

Read more

کورونا کے متاثرین میں اضافہ کا ذمہ دار کون؟

جیسے ہی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا عندیہ دیا ایسا لگا گویا جیسے کورونا کا ایشو ہمارے ملک میں ہے ہی نہیں۔ تاجر برادری نے کھلم کھلا اعلان کر دیا کہ نہ صرف عید تک بلکہ عید کے بعد بھی وہ کاروبار بند نہیں کریں گے۔ عوام جو پہلے ہی اس انتظار میں تھے کہ کب بازار کھلیں اور وہ خریداری کے لئے جائیں۔ آپ نے یقیناً مشاہدہ کیا ہو گا شاید ایک یا دو فیصد نے ماسک

Read more

ڈاکٹر محمد اجمل سے وابستہ چند یادیں

سنہ 1967 میں گورنمنٹ کالج لاہور میں سال اول میں داخل ہوا تو ایک مضمون فلسفہ کا لیا۔ شعبہ فلسفہ ان دنوں کالج کی مین بلڈنگ سے باہر پنجاب یونیوسٹی سے متصل بلاک میں ہوتا تھا۔ نیچے کی منزل میں فلسفہ اور اوپر کی منزل میں نفسیات کا شعبہ تھا۔ ڈاکٹر اجمل صاحب ان دنوں نفسیات کے صدر شعبہ تھے۔ میں کالج میں داخل ہونے سے پہلے ڈاکٹر صاحب کے مجلہ راوی میں چھپنے والے ایک دو مضمون پڑھ چکا

Read more

رانا شفیق الرحمان – ایک مخلص اور معصوم دوست

رانا شفیق الرحمان سے میری پہلی ملاقات 2005 میں محترمہ فوزیہ تنویر کے توسط سے ہوئی۔ اس ملاقات سے لے کر گزشتہ ہفتے فون پر ہونے والی گفت گو تک 16 سال کے عرصے پر محیط رانا صاحب سے یہ تعلق خلوص اور بے غرضی کی بنیادوں پر قائم رہا۔ مجھے ان کی شخصیت میں ایک ایسا ہمدرد دوست میسر تھا جس سے میں ہر موضوع پر کھل کر بات کرسکتا تھا۔ ان کی باتوں میں موجود ذہانت، شگفتگی اور

Read more

عبدالحفیظ کاردار بھٹو کے سرکاری کن ٹٹے افتخار تاری سے کیسے محفوظ رہے؟

ڈاکٹر محمد اجمل کی نفسیات دانی کے بھٹو صاحب کے جاہ و حشم سے تصادم کی کہانی شائع ہوئی تو عزیزم آثر اجمل نے تصحیح کر دی۔ ان کی بات درست ہے۔ بھٹو صاحب نے ڈاکٹر صاحب کو سیکرٹری تعلیم کے عہدے سے ہٹائے جانے کا حکم دیا تھا لیکن اس سے پہلے کہ یہ حکم سرکاری نوٹیفیکیشن تک پہنچتا، بھٹو صاحب  نے اپنی رائے پر نظر ثانی کرتے ہوئے حکم واپس لے لیا تھا۔ دراصل ڈاکٹر ظفر الطاف کے

Read more

عظمیٰ خان: ملک ریاض کی جانب سے اداکارہ کے الزامات کے بعد قانونی کارروائی کی تنبیہ

منگل کو پاکستان کے سوشل میڈیا پر اداکارہ اور ماڈل عظمیٰ خان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض کی بیٹیوں نے اپنے گارڈز کے ساتھ زبردستی ان کے گھر میں گھس کر انھیں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے پنجاب پولیس سے اس مبینہ واقعے کی ایف آئی آر درج کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

پہلی ویڈیو میں اداکارہ اور ماڈل عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان سے ایک خاتون کو بظاہر اپنے شوہر کے ساتھ مبینہ تعلقات کے متعلق سوالات کرتے سنا جا سکتا ہے۔ سوال کرنے والی خاتون اس ویڈیو میں خود نظر نہیں آ رہی ہیں۔

Read more

جناب! ایک شعبہ تعلیم بھی ہے

دنیا کرونا کی وبا سے بر سر پیکار ہے۔ بتایا یہ جا رہا ہے کہ اس سال تو اس وبا کے علاج کے لیے دوا کی تیاری ممکن نہیں ہے۔ سنگاپور، ووہان اور جرمنی میں اس وبا کے دوبارہ پھیلنے کی خبریں سننے کو مل رہی ہے۔ ہمارے وزیر اعظم بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں اس وبا کے ساتھ گزر کرنے کی عادت اختیار کرنی ہوگی۔ معیشت اور تجارت سے وابستہ طبقے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بد حالی کا شکار ہیں۔ ہر ملک نے اپنے وسائل کے حجم کے مطابق اپنے عوام کو امداد فراہم کی ہے اور ہمارے یہاں بھی وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے نچلے طبقے کو امداد پہنچانے کی حتیٰ الامکان کوشش کی ہے۔

لیکن مخالف سیاسی جماعتوں کی حکومتوں نے حسب روایت طعنہ زنی اور الزام تراشی کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا

Read more

کرونا وائرس کے تعلیم پر وار

کرونا وائرس سے بچاؤ اس وقت پوری دنیا کے لئے چیلنج بن چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے مطابق کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث دنیا بھر میں 72 فی صد بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے۔ یونیسکو کہ مطابق دنیا بھر کے طالب علموں کی تعداد ڈیڑھ ارب سے زیادہ ہے۔

یونیسکو کے مطابق کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے پیش نظر 102 ممالک میں اسکول، کالج اور جامعات سمیت تعلیمی ادارے بند ہونے کے باعث 85 کروڑ سے زائد طلباء تعلیم سے محروم ہو کر گھروں تک محدود ہیں۔ اس کے باوجود تقریباً 100 ممالک میں تعلیم کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ یوں ایک اندازے کے مطابق اس وقت دنیا میں طلباء کی مجموعی تعداد کا نصف معمول کی تدریس سے محروم ہے۔

Read more

عمران خان کا ویژن اور ہمارے راؤ غلام مصطفیٰ

عزیزم راؤ غلام مصطفیٰ کی تحریریں ”ہم سب“ کے لئے تواتر سے موصول ہوتی ہیں اور رائے کے کسی ممکنہ اختلاف سے قطع نظر من و عن شائع کی جاتی ہیں۔ راؤ غلام مصطفیٰ زود نویس ہیں۔ ان کی تحریروں میں وسطی پنجاب کے متوسط طبقے کے تاریخی شعور اور سیاسی نفسیات کی جھلک ملتی ہے۔ مہ و سال کے اعتبار سے راؤ صاحب اس نسل سے تعلق رکھتے ہیں جس نے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے عہد میں سن

Read more

”پائیلٹ کی غلطی“ والی کہانی

ٹی وی سکرینوں کے ذریعے جو ”صحافت“ ہوتی ہے اس کے بارے میں ”چسکہ فروشی“ اور ”سرخی پاؤڈر“ والی اصطلاحات کو مجھ بدنصیب ہی نے پرنٹ سے ٹی وی صحافت کی جانب منتقل ہونے کے بعد متعارف کروایا تھا۔ ریٹنگ کے ریکارڈ بناتے ہوئے میرے کئی ساتھیوں نے فراخ دلی کے ساتھ میرے پھکڑپن کو برداشت کیا۔ میری عمر کی لاج رکھی۔ جب بھی ملے انتہائی خلوص سے مجھ سے ”سیکھنے“ کی تمنا کا اظہار کرتے رہے۔ ہمارے معاشرے میں اس رویے کو ”آنکھ کا لحاظ“ اور ”بزرگوں کا احترام“ کہا جاتا ہے۔ ذاتی حقیقت یہ بھی ہے کہ جب میرے اندر کا ”آتش“ جوان تھا تو اپنے پیشے کے چند افراد کے علاوہ باقی ”بزرگوں“ کا میں نے شاذہی لحاظ کیا۔ اپنے ”ہنر“ پر اتراتارہا۔ یہ ”مان“ مگر میرے کسی کام نہیں آیا۔ عمر کے آخری حصے میں پہنچا ہوں تو ”میرخوار“ ہوئے پھررہا ہے۔ ”کوئی پوچھتا نہیں۔“

Read more

کورونا بحران: پاکستان کتنے جنازے اٹھا سکتا ہے؟

پاکستان میں کورونا وائرس کے بارے میں پائی جانے والی بے یقینی کی صورت حال اس وقت سب سے زیادہ تشویش کا سبب ہے۔ حکومت کی طرف سے غیر واضح اور متضاد اشارے سامنے آرہے ہیں جبکہ نجی طور سے سامنے آنے والی معلومات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے حجم اور نقصان کا اندازہ لگانا ممکن نہیں ہے۔ ایک طرف حکومت عید الفطرکے موقع پر عوام کی بے احتیاطی سے پریشان ہے تو دوسری طرف عوام کی بڑی

Read more

بھٹو صاحب ڈاکٹر محمد اجمل پر ناراض کیوں ہوئے؟

ڈاکٹر ظفر الطاف کو عبدالحفیظ کاردار، ڈاکٹر اجمل، ایس کے محمود اور ڈاکٹر طارق صدیقی، ان چار افراد سے خصوصی عقیدت و انسیت تھی۔ ان میں سے تین بزرگوں کا تعلق لاہور سے اور ایک یعنی ڈاکٹر طارق صدیقی کا لکھنو اور کراچی سے تھا۔ جان لیں گنتی کے حساب سے تو یہ بزرگ بشمول ڈاکٹر ظفر الطاف پانچ ہی بنتے ہیں مگر چونکہ ڈاکٹر صاحب ان چاروں کو مرشد اور مکرم مانتے تھے لہذا ہم ان کا شمار نصف

Read more

میں ادب کیوں پڑھتا ہوں؟

ڈاکٹر ضیاء الحسن شعبہ اردو اورینٹل کالج، جامعہ پنجاب میں محترم استاد ہیں۔ درجنوں کتابیں لکھ چکے ہیں، تنقید اور فکشن میں آپ کا اپنا مقام مسلمہ ہے۔ ہر دلعزیز استاد ہونے کا ایک اختصاص یہ بھی ہے کہ وہ طلبا سے تخلیقی سرگرمیوں پہ مبنی کام لیتے ہیں، سوچنا سکھاتے ہیں۔ ان سرگرمیوں کو تفویض کرنے کے پس پردہ جو جذبہ کارفرما ہے وہ دراصل طلبا کی سرگرمیوں میں نکھار لانا ہے۔ گئے دنوں اب کے جو، موضوع انھوں

Read more

لاک ڈاؤن میں شادی: فیصل آباد میں دولہے سمیت مہمان گرفتاری کے بعد قرنطینہ میں

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں پیر کی شب ایک شادی کی تقریب سے 12 افراد کو گرفتار کر کے قرنطینہ سینٹر بھیج دیا گیا ہے۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے کورونا وائرس کے باعث نافذ پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی شادی پر چار سے پانچ سو افراد کو مدعو کر رکھا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد عمر مقبول کے مطابق گرفتار افراد کے خون کے نمونے لے کر کورونا

Read more

خالصتان تحریک زندہ ہے

بلوچستان میں پے در پے ہمارے جوانوں کی شہادتیں واضح کرتی ہے کہ بھارت کی مودی سرکار صرف کشمیر میں 370 دفعہ کے خاتمے اور پھر مسلسل ظالمانہ لاک ڈاؤن تک محدود نہیں رہے گی بلکہ نا صرف کے افغانستان کے راستے مداخلت بلکہ بلوچستان میں بھی بد امنی کو مسلسل بڑھاوا دینے کی حکمت عملی پر کاربند رہے گی۔ ممکن ہے کہ میری اس بات پر وہ دانشور اعتراضات کی بھرمار کر دیں جو ہر بات میں آج بھی بھارت کی مالا جپنے لگتے ہیں۔ اپنی تسلی کے لئے وہ صرف مودی کی لال قلعہ کے سائے تلے کی گئی وہ تقریر سن لیں جس میں اس نے بلوچستان کا ذکر کیا یعنی پاکستان کی طے شدہ بین الاقوامی سرحدوں کے اندر کے معاملات کا ذکر اور اپنے عزائم کا اظہار۔

Read more

گورنر پنجاب کا نوجوان نسل کو بیش قیمت تحفہ

پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے عوام کے دلوں میں جو خاص مقام بنالیا ہے وہ شاید ہی کسی سابق گورنر نے بنایا ہو۔ عوامی خدمات خصوصاً کورونا وبا سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لئے جس طرح گورنر دن رات کام کر رہے ہیں اس سے ہر کوئی بخوبی واقف ہے۔ عوامی خدمت کے مشن میں گورنر پنجاب کی اہلیہ بھی ان کا ساتھ بڑے جوش و جذبے کے ساتھ دے رہی ہیں۔ گورنر صاحب

Read more

مارکسی دانشور اور کسان تحریک کے بزرگ رہنما چوہدری فتح محمد

پاکستان میں کسان تحریک کے عظیم انقلابی رہنما، نیشنل عوامی پارٹی کے بانی رکن اور عوامی ورکرز پارٹی پنجاب کے بانی صدر چوہدری فتح محمد کینسر کے خلاف ایک طویل لڑائی کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی وفات 25 مئی کی صبح واقع ہوئی۔ انہیں اسی شام ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ان کے گاؤں 305 گ ب میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ کامریڈ فتح محمد نے سرمایہ داری اور جاگیرداری کے خلاف سات دہائیوں تک عملی جدوجہد کی

Read more

وہ عید جب پاک فضائیہ نے پہلا بھارتی طیارہ گرایا

ہم پاکستانی بھارت کے بارے میں ایک مخصوص سوچ رکھتے ہیں۔ اس کو اپنا پڑوسی بھی مانتے ہیں اور دشمن بھی، پڑوسی نہیں بدلے جا سکتے پر دوستی اور دشمنی تو دو الگ جذبات کا نام ہے۔ آزادی کن حالات میں حاصل کی گئی یہ بھی ایک وجہ ہے پھر آزادی کے بعد ہم پر کیا گزری کشمیر کا مسئلہ پھر اس پر جنگیں، 71 ء کے بعد یہ خلیج بالکل واضح اور صاف ہوگئی، لیکن بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ بھارت اور پاکستان اچھے ہمسایوں کی طرح ساتھ چل سکتے ہیں۔

وہاں بھی ویسے ہی اچھے برے لوگ ہیں جیسے یہاں ہیں۔ ان کی نیت پر شک کیے بنا میں یہ سوال رکھوں گا یقیناً ایسا ہی ہونا تھا یا ہونا چاہیے تھا لیکن عید کے دن میں اپنے ہمسائے کے گھر جاؤں وہاں شیر نوش کروں یا ان کے گھر منہ میٹھا کرنے کی کوئی سوغات لے جاؤں، کوئی کیک، سویاں یا مٹھائی تو اچھی بات ہے پر اگر میں اپنے ہمسائے کے گھر کوئی مشکوک شخص، جاسوس یا ڈاکو بھیجوں تو اس کا کیا ردعمل ہونا چاہیے، یقینا آپ میری دماغی حالت کو مشکوک سمجھیں گے اور مجھے کسی اچھے ڈاکٹر سے ملنے کا مشورہ دیں گے یا قرار واقعے سزا دلوانے کی حمایت کریں گے۔ 10 اپریل 1959 کو بھارت نے ٹھیک عید کے دن ایک اوچھی حرکت کی اور اس کو پاکستان کی طرف سے کیا جواب ملا یہ تحریر اسی حرکت کی روداد ہے۔

Read more

زندگی ہے۔۔۔ تو موت بھی ہو گی

زندگی کو طویل کرنے کی تگ و دو تو بہت عرصہ سے جاری ہے۔ انٹی بائیوٹکس کی ایجاد کے بعد اور صحت سے متعلق نظام بہتر ہونے سے، گزشتہ سو برس میں مختلف ملکوں کے انسانوں کی زندگیوں میں، اوسطا ”بیس تا چالیس برس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سائنسدانوں کا دعوٰی ہے کہ صرف دس برس بعد یعنی 2030 تک ممکن ہو جائے گا کہ جو چاہے 500 سے 1000 سال کی عمر خرید سکے گا البتہ حادثات، معاہدے

Read more

آہ! انصار نقوی، ایک گوہر نایاب جو ہم سے بچھڑ گیا

آج زندگی کے چند بڑے سانحات میں اپنے پیاروں کو کھونے کے غم عظیم کا ایک اور واقعہ اس وقت پیش آیا جب کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کا لینڈنگ سے چند لمحے قبل ائرپورٹ کے قریب آبادی پہ گر کر تباہ ہو گیا اور پھر تھوڑی دیر بعد ایک صحافی دوست نے فون کر کے بتایا کہ اس طیارے میں انصار نقوی بھی سوار تھے تو ایک لمحے کے لیے دل دہل گیا اور زبان پہ بے اختیار درود شریف کا ورد شروع ہوگیا اور دل بے کل اللہ رب العزت سے اس کی خیریت اور درازیٔ عمر کی دعائیں کرنے لگا کیونکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں زخمیوں کی بھی کافی تعداد بتائی گئی تھی اور پھر جب پنجاب بینک کے صدر کے سروائیول کی خبر اور پھر فوٹیج دیکھی تو ایک امید سی پیدا ہوگئی کہ انشاءاللہ ہمارا دوست بھائی انصار نقوی بھی موت کو شکست دینے والوں میں شامل ہوگا۔

Read more

پی آئی اے حادثہ: محفوظ سفر کا ”خواب“

پی آئی اے کا مسافر طیارہ جس نے رمضان کی اٹھائیسویں تاریخ کو جمعۃ المبارک کے دن ایک بج کر دس منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی، منزل مقصود کراچی پہنچ کر زمین کو نہ چھو سکا، اور ہوائی اڈے سے ایک، دو منٹ کی مسافت پر گنجان آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا۔ اس میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے، دو مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے۔ پنجاب بینک کے سربراہ ظفر مسعود اور ایک نوجوان انجینئر محمد زبیر اب ہسپتال میں زیر علاج ہیں، انہیں کوئی بڑی چوٹ نہیں آئی، دونوں ہوش میں ہیں اور اپنے بچنے کی کہانی بھی بیان کر چکے ہیں۔

ظفر مسعود کا کہنا ہے کہ یوں لگا، کسی نے انہیں نشست سمیت اٹھا کر باہر پھینک دیا ہو۔ محمد زبیر کو بھی یاد نہیں کہ یہ معجزہ کیسے ممکن ہوا۔ انہوں نے حادثے سے پہلے کی تفصیل البتہ یہ بتائی ہے کہ پرواز بالکل ہموار تھی۔ راستے میں کوئی الجھن یا دشواری محسوس نہیں ہوئی۔ کراچی پہنچ کر پتہ چلا کہ طیارے کے لینڈنگ گیئر نہیں کھل رہے۔ ہوا باز نے ایک چکر لگایا اور مسافروں نے کلمے کا ورد شروع کر دیا۔ چند ہی لمحوں بعد آگ کے شعلے تھے، اور شوروغوغا تھا، جہاز حادثے کا شکار ہو چکا تھا۔ یہ ایک گنجان آبادی پر گرا، کئی مکان زمین بوس ہو گئے، اور درجنوں افراد جو اپنے اپنے گھروں میں بصد اطمینان بیٹھے ہوئے تھے، آناً فاناً ملبے کے ڈھیر پر تھے۔

Read more

پاکستان کے آڈیٹر جنرل نے زکوٰۃ اور بیت المال کے فنڈز میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف کیا ہے

18 ویں ترمیم سے پہلے زکوۃ اور بیت الامال دونوں ادارے وفاق کے ماتحت تھے پاکستان کے آڈیٹر جنرل نے زکوٰۃ اور بیت المال کے فنڈز میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف کیا ہے۔ یہ انکشاف آڈیٹر جنرل کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کیا گیا ہے جو سنہ 2018-19 کے مالی سال میں ہونے والی بدعنوانیوں کے بارے میں ہے۔ ان رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آڈیٹر جنرل کی طرف سے

Read more

ائر بس کی تباہی کئی سوالات اٹھا گئی

ویسے تو ہر ہوائی حادثہ آنکھوں کو اشک بار بھی کر جاتا ہے اور پیاروں کا جان سے چلے جانے کا غم فضا کو سوگوار بھی کر جاتا ہے لیکن کل تباہ ہونے والی ائر بس نے ایک جانب عید کی ساری خوشیوں کو ماند کر کے رکھ دیا تو دوسری جانب اتنے سوالات اٹھا دیے کہ جب تک ان سوالات کے تشفی بخش جوابات نہیں ملیں گے، سینے کی کسک کبھی معدوم نہ ہو سکے گی۔

کوئی بھی پرواز جہاں سے اڑان بھرتی ہے اور جہاں اپنے پر سمیٹتی ہے، دونوں کی ذمہ داریوں کی تکمیل جہاز اور مسافروں کی صحیح سلامت منزل مقصود تک پہنچ جانے کے بعد جا کر ہی ختم ہوتی ہے۔ یہ حادثہ اپنی ابتدا میں ہی تنازع کا شکار ہو کر رہ گیا اس لئے کہ اس ائر بس نے جہاں سے اڑان بھری تھی وہ اس بات کو تسلیم کرنے سے صاف انکاری ہیں کہ جہاز کے ائر پورٹ چھوڑنے سے قبل اس میں کسی بھی قسم کی کوئی فنی خرابی موجود ہونے کا کوئی امکان سرے سے موجود ہی نہیں تھا اور جہاز محفوظ پرواز کے لئے بہر لحاظ تیار تھا۔

Read more

پی آئی اے طیارہ حادثہ

کل دو بج کر 25 منٹ پر کراچی سے آنے والا PK۔ 8403 انجن کی خرابی کے باعث ائرپورٹ کے قریب علاقے ماڈل کالونی میں جا گرا۔ اطلاعات کے مطابق اس طیارے میں 99 افراد سوار تھے۔ جن میں سے سے 97 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ بچ جانے والے خوش قسمت افراد میں پنجاب بینک کے صدر ظفر مسعود اور زبیر نامی نوجوان انجنیئر شامل ہے۔ طیارہ گرنے کے کچھ وقت کے بعد ہیں ڈی جی رینجرز اور عیدی کے رضاکاروں نے جائے وہ پر پہنچ کر اپنی کر اپنی امدادی کارروائیاں شروع کر دی تھیں۔

Read more

عمران خان کو جہانگیر ترین سے کیا خطرہ ہے؟

چینی سکینڈل کی رپورٹ آہی گئی ہے، ایسی رپورٹس پہلے بھی بہت سی آئی ہیں مگر ہوا کچھ بھی نہیں، چینی سکینڈل رپورٹ میں زیادہ تر مدعا جہانگیر ترین پر ڈالا گیا ہے، رپورٹ آنے پر جہانگیر ترین نے نجی ٹی وی چینلز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 82 کے قریب شوگر ملز ہیں جبکہ تحقیقات صرف 10 کی ہوئی ہیں جن میں تین ان کی ملکیت ہیں۔

رپورٹ میں کہاں تک حقائق درست ہیں یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا مگر یہ بات طے ہے 72 شوگر ملز کی تحقیقات نہ ہونا سارے عمل کو ہی مشکوک بنا گیا ہے اور پھر 10 میں سے صرف 3 جہانگیر ترین کی ہیں جن کی تحقیقات کی گئی ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ ہدف صرف جہانگیر ترین ہی تھے۔

Read more

کورونا وائرس کے سائے میں اس بار پاکستان میں عید کیسے منائی جائے گی؟

کورونا وائرس کے باعث متاثرین کی بڑی تعداد اور اموات کی وجہ سے دنیا اداسی کی لپیٹ میں دکھائی دیتی ہے۔ مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے بعد اب مسلمان دنیا کے بیشتر ممالک میں (کل) اتوار کو اپنا مذہبی تہوار عید الفطر منائیں گے۔

پاکستان کی بات کی جائے تو ملک کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے بھی چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے عید کی نوید سنائی ہے لیکن کیا اس بار عید پہلے جیسے ہو پائے گی؟

Read more

شوگر شوگر اسکینڈل نے تحریک انصاف میں پھوٹ کی بنیاد رکھ دی: سہیل وڑائچ

آٹا چینی بحران اور اسکی ایف آئی اے سے ہونے والی تحقیقات کی رپورٹ نے تحریک انصاف کی وفاقی اور پنجاب حکومت کو ہلا کے رکھ دیا ہے۔ بظاہر وزیر اعظم عمران خان اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کو بے نقاب کرنے پر تلے ہوئے ہیں تاہم یہ واردات عمران خان کی اجازت کے بغیر ممکن نہیں تھی۔ معروف صحافی سہیل وڑائچ نے جہانگیر ترین اور عمران خان کے درمیان ہونے والی اس اقتدار کی لڑائی کے بارے میں دعویٰ

Read more

اب تک دل خوش فہم کو تجھ سے ہیں امیدیں؟

فارسی کے استاد معین نظامی صاحب نے اپنے بلاگ میں حافظ شیرازی کا ایک شعر نقل کیا ہے۔ وہ شعر ہماری آج کی صورتحال پر کچھ اتنا صحیح بیٹھتا ہے کہ اس وقت ہم اسے آپ کے سامنے پیش کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ یہاں ”آپ“ سے ہماری کیا مراد ہے؟ یہ شعر پڑھ کر خود ہی آپ کی سمجھ میں آ جائے گا۔ حافظ کا شعر ہے :

گفتگو آئین درویشی نبود
ورنہ با تو ماجراہا داشتیم

Read more

محتاجوں کو عزت نفس سے آشنا کیجئے!

شاہد کاردار عالمی بنک کے نائب صدر اور پنجاب کے وزیر خزانہ رہنے کے بعد پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین تعینات ہوئے۔ ایک روز مجھے بتایا گیا کہ تھوڑی دیر میں پیف کے سربراہ پہنچنے والے ہیں۔ ادارے کے پی آر او سے کچھ معلومات لے کر سوالات ترتیب دیے۔ شاہد کاردار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان حفیظ کاردار کے فرزند ہیں، یہ ان سے پہلی ملاقات تھی، بھلے آدمی ہیں۔ اپنی بات جلدی مکمل کرتے ہیں۔ 52 منٹ کے ٹی وی پروگرام کے لئے میں نے معمول سے دو گنا سوال تیار کیے۔

پروگرام 47 منٹ چلا کہ میرے سوالات شاہد کاردار کی سبک گفتاری کے باعث ختم ہو گئے۔ شاہد کاردار نے اپنی بات یوں ختم کی کہ ان کا ادارہ غریب بچوں کو کتابیں اور یونیفارم دیتا ہے۔ دور دراز کے کئی علاقے ایسے ہیں جہاں والدین بچوں کو کپڑے تک نہیں دے سکتے۔ ان علاقوں میں کئی بار ایک بچہ دو سکولوں میں داخل کرایا جاتا ہے تاکہ اسے دو یونیفارم مل جائیں یوں وہ پورا سال ان دو وردیوں میں گزار دیتا۔ میرے ہاتھ پروگرام کا وقت پورا کرنے کا سرا آ گیا۔

Read more

ہائی الرٹ اور صنف نازک!

پچھلے دنوں پنجاب حکومت کی جانب سے ہائی الرٹ ڈسٹرکٹ کی ایک لسٹ جاری کی گئی جس میں اوکاڑہ کا نام بھی تھا اور لاک ڈاؤن میں نرمی بھی ہوگئی لیکن اس نرمی کا صنف نازک نے بہت ہی غلط فائدہ اٹھایا ہے کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے! ”وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ“ نرمی کے بعد کائنات کا یہ رنگ کرونا کی ہی نذر نا ہو جائے۔ بازار میں جس طرف بھی نظر دوڑائیں خواتین

Read more

ہائے شاپنگ

کسی قوم کے رویوں اور برداشت کو دیکھنا ہو تو کہا جاتا ہے کہ سڑک پر لوگوں کو دیکھا جائے، ٹریفک سگنل پر لوگوں کا رویہ دیکھا جائے۔ ٹریفک سگنل پر لال بتی ہو یا ہری بتی، سائیکل والے سے کار والے تک سب کہ کوشش ہوتی ہے کہ اشارہ توڑ دیا جائے۔ اسی لیے لوگ سگنل کی بتیوں کی بجائے ٹریفک وارڈن کو دیکھتے ہیں۔ کورونا وائرس کے سبب ایک لمبا عرصہ گھروں میں رہنے کے بعد شاپنگ مالز،

Read more

ہمارا ”میار تلیم“۔

پنجاب میں گورنمنٹ سکولوں کے گیٹ پر ایک بورڈ آویزاں کیا گیا ہے کہ ”آئیے دیکھیے ہم معیار تعلیم کے حصول کے لیے کیسے کوشاں ہیں“

کچھ عرصہ قبل مجھے ایک گورنمنٹ سکول کسی کام سے جانے کا اتفاق ہوا۔ سردیوں کی نرم دھوپ میں صحن میں ایک استاد کرسی پر بیٹھے تھے اور طلبا کا ہجوم ان کے اردگرد جمع تھا۔ اور وہ انہیں کچھ نوٹ کروا رہے تھے۔ طلبا میں سے کچھ باتوں میں مصروف تھے اور چند محنتی طلبا استاد کے بتائے ہوئے سوالات نوٹ کر رہے تھے۔ پتہ چلا کہ سالانہ امتحان قریب ہیں اور استاد صاحب اپنے شاگردوں کو وہ سوالات نوٹ کروا رہے ہیں جو انہوں نے پرچے میں پوچھے ہیں۔ ’محنتی طلبا‘ تو یہ سوالات خود نوٹ کر رہے تھے مگر کھلنڈرے طلبا کو یہ تسلی تھی کہ وہ بعد میں اپنے کلاس فیلوز سے یہ پرچہ حاصل کر کے یاد کر لیں گے۔

Read more

چند لوگ سائنس کو سنجیدگی سے لیتے ہیں

تحریر: پرویز ہود بھائی۔
مترجم:زبیرلودھی۔

جب صوبہ ووہان میں اچانک کرونا وائرس نمودار ہوا تو گھبرائے ہوئے چینی حکام نے اس وبا سے نپٹنے کے لیے انتہائی برے انداز میں اقدامات کیے، جس کے نتیجے میں انہیں بین الاقوامی سطح پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم خود کی اصلاح کی بدولت جلد ہی انہیں ایک منظم، جامع اور مربوط ردعمل ملا۔ سرعت رفتاری سے چین نے کرونا متاثرین کے بڑھتے ہوئے گراف کو ہموار کر دیا اور (امریکہ کے علاوہ) ہر طرف سے داد و تحسین وصول کی۔ چین اس وقت ہزاروں وینٹی لیٹر اور لاکھوں ماسک دوسرے ممالک کو بھیج کر وبائی امراض کا مقابلہ کرنے والے عالمی رہنما کی حیثیت سے اپنے تشخص کو دوبارہ سے ٹھیک کر رہا ہے۔

Read more

پاکستان میں اقلیتی حقوق کی ادارہ سازی

5 مئی کو موجودہ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق سے یہ صاف ظاہر ہے کہ گذشتہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت بھی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ و فروغ کے لیے اس اہم ترین اقدام کے بارے مطلوبہ سنجیدگی دکھانے سے قاصر رہی۔ 1990 سے ہی اس طرز کےعارضی کمیشن (بلکہ کمیٹی کہنا درست ہو گا) تشکیل دیئے جاتے رہے ہیں جن کا نہ تو کوئی دفتر ہوتا، نہ عملہ، نہ ہی واضح اصول

Read more

کیا چینی کمیشن رپورٹ پاکستان کے مسائل ختم کردے گی؟

حکومت نے چینی کے بحران کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کی رپورٹ جاری کردی ہے اور ملک میں چینی کے 9 کارخانہ داروں کو اس کاروبار میں بے قاعدگیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کمیشن رپورٹ کی تفصیلات بتائیں اور اسے اپنی حکومت کا عظیم کارنامہ قرار دیا۔ ان کے بقول ماضی میں کوئی حکومت ایسا کمیشن قائم

Read more

چینی فورینزک رپورٹ: ’ترین، زرداری، شریف خاندان سمیت چھ بڑے گروپس نے فراڈ اور ہیرا پھیری کی‘

کاروباری افراد جو چینی ذخیرہ کرتے ہیں ان کا مؤقف ہے کہ چینی کے کاروبار کے لیے چینی ذخیرہ کرنا ناگزیر ہے وفاقی کابینہ نے جمعرات کو چینی بحران سے متعلق فورینزک رپورٹ عام کر دی ہے۔ اس رپورٹ میں پاکستان کے نو بڑے گروپس کی ملز کی آڈٹ کی تفصیلات شامل ہیں۔ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر اہم کاروباری شخصیت جہانگیر ترین، سابق حکمران شریف خاندان، گجرات کے چوہدری برادران، وفاقی وزیر اسد عمر، پنجاب اور

Read more

گھبرانا نہیں، ہم نے ریت میں سر چھپا لیا ہے

میں نے مصمم ارادہ کر لیا تھا کہ اب کے بعد کرونا وائرس سے پھیلی مبینہ وبا کے بارے میں کچھ نہیں لکھوں گا، کچھ نہیں کہوں گا اور کچھ نہیں سوچوں گا۔ میں جس ریاست میں رہتا ہوں وہاں کے ولی جس کی اطاعت قانونی، آئینی، شرعی اور مذہبی طور پر مجھ پر فرض ہے اس نے فرمان جاری کر رکھا ہے کہ وبا جیسی کوئی بات ہی نہیں ہے ہے اس سے زیادہ خطرناک تو نزلہ، زکام اور ٹریفک سے ہونے والے حادثات ہیں لہذا مجھے گھبرانا نہیں ہے۔

اولو الامر کے حکم کی اطاعت ایک طرف مگر قاضی القضاۃ کے اس فیصلے کے خلاف کچھ کہنے پر حد بھی نافذ ہو سکتی ہے جس میں عید کے جوڑے کی اہمیت اور افادیت کے تقدم کو حفظان صحت کے اصولوں پر تقدیس دے کر تاجروں کو اپنا فرض ادا کرنے کی تلقین کی گئی ہے اور حکومت کو بجا آوری کی ہدایت۔ میں ایک اطاعت گزار شہری کی حیثیت سے اب کچھ کہنے کی توفیق نہیں رکھتا لہذا آمنا و صدقنا سرتسلیم خم ہے۔

Read more

ملکی تاریخ کا بڑا سکینڈل؛ کرونا ریلیف فنڈ ؛ کل کتنی رقم جمع ہوئی، کہاں گئی؟

سپریم کورٹ کی کارروائی

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس، جسٹس گلزار احمد خان نے کرونا سے نمٹنے کے متعلق پہلا از خود نوٹس لیا تھا۔ اب تک اس کیس میں بینچز بھی تبدیل ہوچکے ہیں جبکہ پچھلے دن اس کیس کے متعلق چیف جسٹس نے سخت ریمارکس بھی دیے۔

Read more

ایسے تو کبھی چھوڑ کے بیٹے نہیں جاتے

روایات کے بت کدے میں پوجا پاٹ کرتی سرد مہری کے ماتھے پہ ابھرتی شکنوں کی چبھن اس کے بدن میں اس وقت پیوست ہوتی گئی جب پہلوٹی کی اولاد بیٹی کو جنم دینے پہ پہلا خطاب کرماں جلی اس کے نام کے ساتھ جڑ گیا۔ اس سے ملتے جلتے خطابات کی ناگواریوں کے نہ تھمنے والے سلسلوں کے سامنے بے بسی کے بند باندھتی، درگاہوں اور خانقاہوں کی بالکونیوں میں منتوں کے چراغ جلاتی، درباروں و آستانوں کے بوڑھے

Read more

شق نمبر 8 جنوبی پنجاب صوبے کا قیام

1947 میں ہندوستان تقسیم ہوا تو اس کے ساتھ ساتھ پنجاب بھی تقسیم ہوگیا۔ آدھا پنجاب پاکستان اور آدھا ہندوستان کے حصہ میں آیا۔ ہندوستان کے حصہ میں آنے والے پنجاب کے وقت گزرنے کے ساتھ تین حصے کر دیے گئے۔ مگر پاکستان کے حصہ میں آنے والا پنجاب کروڑوں سرائیکیوں کے مطالبہ کے باوجود تقسیم نا ہوسکا۔ اس سے زیادہ دلچسپ اور مضحکہ خیز بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ سرائیکی صوبہ ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں پیپلزپارٹی، ن لیگ اور تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے مگر اس کے باوجود صوبہ نہیں بن سکا۔ کیا سیاسی جماعتیں سرائیکی صوبہ بنانے میں مخلص نہیں ہیں یا پھر کوئی اور مجبوری ہے۔ کچھ تو ہے جس کی وجہ سے سرائیکی خطہ کے الگ صوبہ کا مطالبہ باوجود سیاسی وعدوں اور دعوؤں کے نہیں بن پا رہا۔

Read more

پاکستان کی جامعات اور عالمی درجہ بندی

14 اکتوبر 1882 کو جب برطانوی حکومت کا شملہ میں اجلاس ہوا تو ہندوستان کی چوتھی یونیورسٹی کی منظوری دی گئی، جس کا نام پنجاب یونیورسٹی رکھا گیا۔ اس سے پہلے کلکتہ، مدراس اور بمبئی میں تین جامعات کام کر رہی تھیں۔ اس یونیورسٹی نے جلد ہی معیاری تعلیم و تحقیق کی طرف سفر شروع کیا، جس میں پروفیسر اے سی وولنر کا بہت کردار رہا، جو کہ تقریباً 8 سال تک ( 1928 سے 1936 ) یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہے۔ (آج بھی پنجاب یونیورسٹی کے علامہ اقبال کیمپس کے باہر ان کا مجسمہ نصب ہے ) ۔

Read more

ٹڈی دل ہمیں کھا جائے گا

ماضی میں ٹڈی دل کی وجہ سے انسان کو کئی دفعہ قحط کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ صحرائی علاقوں میں رہنے والی یہ ٹڈیاں دیکھنے میں بے ضرر معلوم ہوتی ہیں اور اپنی زندگی کے ابتدائی ایام الگ تھلگ رہ کر گزارتی ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلیوں اور خوراک کی کمی کے باعث ان ٹڈیوں سے ایک خاص فیرامون خارج ہوتا ہے، جس کی وجہ سے یہ اکٹھے ہو کر لشکر کی صورت اختیار کر لیتی ہیں۔ ایک لشکر میں اوسطا 5 کروڑ ٹڈیاں ہوتی ہیں، جو ایک دن میں 200 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہیں۔ یہ لشکر ہوا کے رخ پر سفر کرتا ہے اور راستے میں آنے والی تمام سرسبز فصلوں کو چٹ کر جاتا ہے۔ دو گرام کی ایک ٹڈی اپنے وزن کے برابر کھا سکتی ہے اور ایک اوسط ٹڈی دل ایک دن میں 35 ہزار آدمیوں کی خوراک چٹ کر جاتا ہے۔

Read more

قومی مالیاتی کمیشن میں صوبوں کو حاصل مالی وسائل میں کمی کی کوشش

پاکستان چار یونٹس پر مشتمل ایک وفاقی ریاست ہے، یہ چار یونٹس سندھ، پنجاب، خیبر پختون خوا (کے پی کے) اور بلوچستان ہیں، جب کہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر براہ راست وفاقی حکومت کے زیر انتظام ہیں۔

این ایف سی ایوارڈ کا قیام 1951 میں عمل میں لایا گیا اور پھر 1973 کے متفقہ پاکستانی آئین کے آرٹیکل 160 کے تحت معاشی پروگرام کا باقاعدہ حصہ بنا دیا گیا۔ آئین کے اس آرٹیکل کے مطابق صدر مملکت پر لازم ہے کہ ہر پانچ سال گزرنے پر اگلے پانچ سال کی مدت کے لئے اگلے نئے این ایف سی کی تشکیل دے تاکہ تمام وفاقی یونٹس کی متفقہ رائے سے ایوارڈ منظور کیا جائے اور اگلے پانچ سالوں کے لئے نافذ کر دیا جائے۔

Read more

شہباز صاحب کی بھینسیں اداس ہو جائیں گی

عمران خان صاحب کے مشیر برائے احتساب جناب شہزاد اکبر صاحب نے بلکہ سراغ یہ لگایا ہے کہ برسوں سے خود کو لاہور کے ایک کامیاب ترین کاروباری خاندان کا فرزند ٹھہراتے شہباز صاحب جب احتساب بیورو میں حاضر ہوتے ہیں تو دودھ کی فروخت کو اپنی آمدنی کا اصل ذریعہ بیان کرتے ہیں۔ ان کی ملکیت میں موجود بھینسوں کی تعداد اگرچہ دس سے زیادہ نہیں ہے۔

Read more

مفخر عدیل کیس: موجودہ چالان پر ملزم کو سخت ترین سزا دلوانا ناممکن ہے

فوجداری مقدمات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس نے اپنے سینیئر افسر، ایس ایس پی مفخر عدیل کے خلاف مقدمۂ قتل کا جو چالان عدالت میں پیش کیا ہے اس میں پائی جانے والی کمزوریوں کی وجہ سے ملزم کو سخت ترین سزا دلوانا تقریباً ناممکن دکھائی دیتا ہے۔

مفخر عدیل پر اپنے دوست وکیل شہباز تتلہ کو قتل کرنے کا الزام ہے اور اس قتل کا اعتراف وہ پولیس کے سامنے اقبالی بیان میں کر چکے ہیں۔

Read more

کورونا وائرس: لاہور کے ایکسپو سنٹر میں انٹرنیٹ کی معطلی اور پنجاب حکومت کا انکار، حقائق کیا ہیں؟

لاہور کے ایکسپو سنٹر میں زیر علاج کچھ مریضوں نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں انٹرنیٹ سروس کام نہیں کر رہی اور یہ مسئلہ کافی دن سے چل رہا ہے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے چند آئسولیشن سنٹرز میں زیر علاج کورونا کے مریضوں کو انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جن آئسولیشن سنٹرز میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے، ان میں لاہور کا ایکسپو اور کالا شاہ کاکو میں بنائے گئے

Read more

خبریں ان کی۔ جملے ہمارے

دوستوں کی محفل میں گپ شپ چل رہی ہوتو ایسا بھی ہوتا ہے کہ کسی نے کوئی بات کی تو دوسرے نے اس بات پر ایسا جملہ پھینکا کہ بات بہت دور تلک نکل گئی اور محفل جملہ سازی کے کارخانے میں تبدیل ہوگئی۔ جملے پھینکنے والی دوستوں کی اس روایت کو ذیل میں چند تازہ خبروں کے ساتھ بھی آزماتے ہیں۔ ایک خبر: یوٹیوب پر کورونا سے متعلق ہر چار میں سے ایک ویڈیو گمراہ کن ہے، تحقیق۔ جملہ:

Read more

لاہور میں قیدی خواتین سے جنسی زیادتی: سینیٹر رحمان ملک نے انکوائری کا حکم جاری کر دیا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےداخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے لاہور کی جیل میں قیدی خواتین سے جنسی زیادتی کے متعلق ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس و ہوم سیکرٹری پنجاب کو مبینہ ویڈیو اور الزامات کی فوری انکوائری کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے لاہور کی جیل میں قیدی خواتین سے جنسی زیادتی کے متعلق ویڈیو کا نوٹس

Read more

ہمیں زبردستی افسران کو ‘خوش’ کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے: لاہور جیل میں قید خاتون کا مبینہ انکشاف

سوشل میڈیا پرایک ویڈیو میں ایک خاتون نےجیلوں میں جنسی ہراسانی کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پنجاب کے محکمہ جیل میں انہیں زبردستی افسروں کو’ خوش ‘کرنے کا کہا جاتا ہے۔ ویڈیو میسج میں چہرہ ڈھانپ کر بات کرتے ہوئے خاتون نے کہا کہ "وہ لاہور ڈسٹرکٹ جیل میں قید ہیں، ہمارے ساتھ بہت ظلم کرتے ہیں بہت زیادتی کرتے ہیں، ہمیں رات کو لے جاتے ہیں اور کہتے ہیں ڈی آئی جی صاحب ملک مبشر کو خوش

Read more

” بکرا عید“ کے بعد چوہدری سرور کو گورنری سے فارغ کرنے کا مکان

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے آئندہ عام انتخابات کے بعد وزیر اعلیٰ کی کرسی سنبھالنے کی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے جبکہ دوسری طرف ”عید قربان“ کے بعد ان کے موجودہ عہدے کی قربانی لے کر انہیں پرائم منسٹر ہاؤس میں ایڈجسٹ کرنے کا سوچا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری سرور نے اپنے قریبی حلقوں کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ وہ آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں اور پنجاب کی وزارت اعلیٰ ان کا اگلا ہدف ہے، اس لئے وہ 2 سال پہلے ہی گورنری چھوڑ دیں گے۔

Read more