جہالت علم اور ظلم کا بحران ہے

کتاب مقدس کی سورہ فرقان کی آیت 63 میں ہدایت کی گئی کہ زمیں پر تواضع (یعنی تحمل اور آہستہ روی) اختیار کی جائے اور اگر جاہلوں سے واسطہ پڑ جائے تو انہیں سلام کر کے اپنی راہ لی جائے۔ اپنے سچ پر قیام، دوسروں کے ساتھ رواداری اور فساد سے گریز کا اس سے بہتر نسخہ کیا ہو سکتا ہے۔ مناسب ہو گا کہ مکی دور کی اس آیہ مبارک کے ساتھ قریب قریب اسی دور کی سورہ الشوری

Read more

سرکاری خزانہ، ڈالی، بھتہ اور ٹیکس

پاکستان بنا تو زراعت ہماری آمدنی کا بہت بڑا ذریعہ تھی۔ زمیندار طبقے کا تمام سال زیادہ تر لین دین اجناس اور خدمات کی شکل میں ہوتا تھا۔ اناج، کپاس اور دوسری فصلوں کے بدلے میں یا فصل کے موقع پر نقد ادائیگی کے وعدے پر انہیں ہر چیز مل جاتی تھی۔ نقدی، روپے، پیسے کا لین دین محدود تھا۔ سرکار کو ‘ٹیکس’ کی ادائیگی بھی اجناس اور خدمات کی شکلوں میں ہوتی تھی۔ رعایا جنہیں اب شہری کہتے ہیں

Read more

کرونا بجٹ اور ہمارا جگاڑ

لطیفہ مشہور ہے کہ ایک دفعہ امریکی صدر کے کچھ نمائندے پاکستان آئے تو ان کو مختلف صنعتوں اور جگہوں کی سیر کروائی گئی۔ ان کا مقصد یہ پتا کرنا تھا کہ اتنے مشکل حالات کے باوجود یہ ملک کس طرح سروائیو کر رہا ہے۔ وطن واپسی پر جب صدر نے ان سے رپورٹ مانگی تو انہوں نے بتایا کہ پاکستانیوں نے تو اپنی ہر چیز جگاڑ پر چلائی ہوئی ہے۔ صدر نے پوچھا کہ جگاڑ کیا ہوتا ہے تو وفد نے جواب دیا ہمیں یہ تو نہیں پتا لیکن ہم جس جگہ بھی گئے تو ہمیں یہ ہی بتایا گیا کہ جگاڑ لگایا ہوا ہے۔

پھر جب امریکی صدر نے کہا کہ آپ نے حکومت سے پوچھا نہیں کہ جگاڑ ہوتا کیا ہے؟ اور آپ نے پاکستانی حکومت سے یہ مطالبہ نہیں کیا کہ یہ جگاڑ ہمیں دے دیں۔ وفد نے جواب دیا کہ ہم نے حکومت سے جگاڑ مانگنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن انہوں نے جواب دیا کہ ہم آپ کو کیسے دے دیں ہم نے تو خود اپنی حکومت جگاڑ پر چلائی ہوئی ہے۔

Read more

جاہل عوام اور بیکار ادارے

ہمارے سیاستدان بھی عجب بادشاہ لوگ ہوتے ہیں۔ الیکشن کے دنوں میں ووٹ مانگنے کے لیے جب گلی محلوں کے دروں، دیواروں اور کھمبوں پر پوسٹرز چھپوا کر لٹکاتے اور چپکاتے ہیں تو ان میں لکھتے ہیں ”منجانب: حلقے کے باشعور عوام“ لیکن اقتدار میں آکر وہی عوام نجانے کیوں انہیں جاہل لگنے لگتے ہیں۔ حال ہی میں پنجاب کی صحتمند وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ نے وطن عزیز میں کورونا کے بے قابو ہوتے جن کا ذمہ دار عوام کو ٹھہراتے ہوئے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ دنیا میں شاید ہی کوئی قوم اتنی جاہل ہو اور یہ کہ یہ خدا کی کوئی الگ ہی مخلوق ہے جو کچھ سمجھتی ہی نہیں۔

حالانکہ بظاہر تو الگ مخلوق ہمارے حکمران لگتے ہیں کہ جو اول تو صورتحال پر قابو پانے کے لیے کوئی حکمت عملی بنانے سے قاصر رہے اور پھر اپنی ناکامی چھپانے کی غرض سے عوام پر ذمہ داری ڈالتے ہیں۔ ایسا بھی نہیں کہ یہ اتنے سادہ ہیں کہ اپنی نا اہلی اور ناکامی سے ناواقف ہوں اور نہ جانتے ہوں کہ یہ کوئی عوام کی اخلاقیات کا مسئلہ نہیں بلکہ انتظامی ناکامی کا معاملہ ہے لیکن ان میں اتنی اخلاقی جرآت بھی نہیں کہ وہ یہ ذمہ داری قبول کر سکیں اور نہ اتنے اہل ہیں کہ اس کا ازالہ کر سکیں۔

Read more

ایم ایل ون، پاکستان ریلویز کی انگڑائی

تین جون 2020 کو سنٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے ایم ایل ون منصوبے کے لیے 7.2 ارب ڈالرز کی سفارش کر دی۔ امید ہے کہ منصوبے پر جنوری 2021 سے کام کا آغاز ہو جائے گا اس منصوبے کے پانچ اہم مقاصد میں کراچی تا پشاور براستہ حیدر آباد، نوابشاہ روہڑی، رحیم یار خان، بہاولپور، خانیوال، ساہیوال، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، جہلم، اٹک 1872 کلومیٹر ریلوے کے فرسودہ ٹریک کو دورویہ کرنا شامل ہے۔ جس کے باعث

Read more

عوام "جاہل” نہیں "مجبور” ہیں

گزشتہ دنوں پنجاب کی صوبائی ہیلتھ منسٹر محترمہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایک پریس کانفرنس کے دوران انتہائی غیر ذمے دارانہ بیان دیا جس میں وہ لاہور کے عوام کو کورونا وائرس سے بچنے کی احتیاط نہ کرنے پر جارحانہ انداز میں جاہل اور بیوقوف قرار دے گئیں۔ ایک منتخب وزیر اگر اپنی ہی قوم کو ”جاہل“ کے خطاب سے نوازے تو پھر اس قوم کے لیے باقی کیا بچتا ہے؟ کیا واقعی یہ قوم جاہل ہے جو ایسے حکمرانوں

Read more

پاکستان میں خطاطی اور اشرف القلم فاؤنڈیشن

آکسفرڈ کانام لیں تو اسٹیفن ہاکنگ، ایم آئی ٹی کا نام لیں تو کوفی انان، ایچی سن کا نام لیں تو عمران خان، ییل کا نام لیں تو جارج ڈبلیو بش، پنجاب یونیورسٹی کانام لیں تو ڈاکٹر عبدالسلام اور جی سی یونورسٹی کانام لیں توعلامہ محمد اقبال ہمارے ذہن میں آ جاتے ہیں۔ یعنی کچھ جگہوں کو لوگوں سے اور کچھ لوگوں کو جگہوں سے ہی جانا جاتا ہے اور اسی طرح نسبتیں بدلتی رہتی ہیں کیوں کہ نسبت بڑی

Read more

جارج فلائیڈ اور صلاح الدین

امریکی ریاست مینی سوٹا کے شہر منیاپولس میں 25 مئی کو پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی موت ہو گئی، 46 سالہ جارج فلائیڈ پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے جعلی ڈالر دے کر سگریٹ خریدے تھے، دکاندار نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے جارج فلائیڈ پر کوئی تشدد کیا نہ گتھم گتھا ہوئی، جارج نے بھی فوری طور پر خود کو قانون کے حوالے کر دیا، پولیس نے اسے سڑک پر الٹا لٹا دیا، ان میں ایک پولیس اہلکار نے جارج کی گردن کی پشت پر اپنا گھٹنا رکھ دیا اور گردن پر دباؤ ڈال دیا جس سے ہل بھی نہیں سکتا تھا، اس دوران جارج منتیں کرتا رہا کہ مجھے سانس نہیں آ رہا مگر پولیس والا وردی کے زعم میں فرعون بن چکا تھا اور پھر جارج فلائیڈ کی موت کی آغوش میں ہمیشہ کے لئے سو گیا۔

Read more

کیا پاکستان میں دستیاب وینٹیلیٹرز کے سرکاری اعداد و شمار قابل درست ہیں؟

تاہم اگر مریض کے پھیپھڑے اس کا ساتھ چھوڑنے لگیں اور سانس لینا دشوار ہو جائے تو وینٹیلیٹر ہی اس کی زندگی بچانے کا واحد سہارا ہو سکتا ہے۔ مصنوعی تنفس کا یہ نظام انتہائی علیل مریض کے جسم کے مدافعتی نظام کو وقت دیتا ہے کہ وہ اس دوران وائرس کا مقابلہ کر کے اس کا خاتمہ کر سکے۔ یاد رہے کہ وینٹیلیٹر انتہائی علیل مریض کو ضرورت پڑتا ہے، کورونا کے ہر مریض کو نہیں۔

گذشتہ چند ہی روز میں مریضوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ سامنے آنے کے بعد بھی پاکستان میں حکومت کا دعوٰی ہے کہ ملک میں اضافی وینٹیلیٹرز موجود ہیں اور ان کی قلت نہیں ہے۔

Read more

جاہل قوم، کورونا اور حکمران

وے پراں ونج، تین تے وکیل ہوونا چائی دا ہا، جیڈے توں سوال کریندا ایں (پرے ہٹ، جتنے تو سوال کرتا ہے تجھے تو وکیل ہونا چاہئے تھا)۔ پھُپھی جب میرے سوالوں سے اکتا جاتیں تو خالص دیہاتی لہجے میں بھِنا کر جواب دیتیں۔ پھوپھو فاطمہ دراصل ابو کی حقیقی پھوپھو تھیں۔ سرگودھا کے گاؤں بھابڑہ کے مغربی حصے کے اکثر بچوں کو قرآن کی تعلیم انہوں نے ہی دی۔ یہ ابو کے بچپن کی بات ہے، ابو کی دیکھا

Read more

کورونا بھی ہے لیکن ٹڈی دل کی بھی خبر لینی چاہیے

امسال جنوری میں ٹڈی دل نے حملہ کیا۔ انڈے بھی دیے۔ ہم نے دینے دیے۔ اس کے بعد بھی ان کو نہیں چھیڑا۔ آخرانسانیت نام کی بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔ جس کے نتیجے میں مئی جون کے تباہ کن ٹڈی دل کے جھنڈ کے جھنڈ دیکھنا نصیب ہوا۔ واہ کیا منظر تھا۔ ۔ ۔ آسمان پر محو پرواز ٹڈیاں دیکھنے سے زیادہ مزہ زمین پر پڑنے والے ان کے گھنے سائے کے نظارے میں تھا۔ گویا تپتی دوپہر میں

Read more

پاکستان میں مینڈیٹ چرانے کے سات طریقے

پاکستان کی پون صدی کی تاریخ میں کم از کم سات ایسے طریقے ایجاد کیے گئے ہیں جن کے ذریعے عوام کے مینڈیٹ کو چرایا جاتارہا ہے۔ دل چسپ بات یہ ہے کہ یہ سات طریقے یا ہتھیار پاکستان کے قیام کے بعد ابتدائی دس بارہ سال میں ہی تیار کرلیے گئے تھے اور پھر ان ہی کو بار بار استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ آئیے ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔ سب سے پہلا طریقہ تو یہ رہا کہ

Read more

طارق عزیز کی نوجوانی کی جدوجہد

طارق عزیز اپنے سفر آخرت پر روانہ ہو گیا اور میرا اور اس کا ستر سال کا ساتھ ختم ہو گیا۔ عجیب اتفاق ہے کہ کل رات میری ٹیلی فون پر اس سے بات ہوئی تھی۔ میرے ایک پرانے، سوشل زندگی میں بہت active شاگرد جو پنجاب کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز رہ چکے ہیں، طارق عزیز سے منیر نیازی کے بارے میں بات چیت کرنا چاہتے تھے۔ میں نے طارق کو ٹیلی فون کیا تو اس نے کہا کہ اس

Read more

جاہل عوام اور پڑھی لکھی حکومتیں

لیجیے حضور، غربت، عسرت، بے روزگاری، بھوک، سیاسی ابتری، سماجی و طبقاتی تفریق، معاشی عدم مساوات، تعلیمی و طبی پس ماندگی اور معاشرتی بدحالی اعزازنے کے بعد عوام پاکستان کے سینے پر حکومت وقت نے جہالت کا تمغا بھی سجا دیا ہے۔ ویسے تو روزانہ کی بنیاد پر فرمانروائے حال، اپنی آمد و رفت پر لگائے گئے شاہی روٹوں، سرکاری دفاتر، ہسپتالوں، تھانوں، کچہریوں میں متعین مشاق، اعلی تربیت یافتہ اور عمدہ اخلاق و کردار کے مالک اہلکاروں کے ذریعے

Read more

نواز شریف اور جہانگیر ترین مین کیا چل رہا ہے؟

پنجاب اسمبلی کے جاری حالیہ بجٹ سیشن کے دوران کوئی بڑا سیاسی دھماکہ ہو سکتا ہے جس کی بنیاد اس وقت لندن میں موجود پی ٹی آئی کے ”باغی“ رہنما، ماضی میں وزیراعظم کے سب سے قریبی سیاسی دوست جہانگیر ترین کی ایک ممکنہ پریس کانفرنس یا میڈیا ٹاک ہوگی جس کے نتیجے میں پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد ملک کے اس سب سے بڑے صوبے میں سیاسی تبدیلی خارج از امکان نہیں۔

Read more

تارکین وطن کے لئے ایک مثبت پالیسی کی ضرورت۔ وقت کا ایک اہم تقاضا

1940 سے بہت پہلے کشمیر سے لوگ برطانیہ جانا شروع ہو گئے تھے کیونکہ برطانوی مرچنٹ نیوی کو اپنے جہازوں میں کوئلہ ڈالنے کے لئے مزدورں کی ضرورت تھی۔ ان وقتوں میں کشمیر سے نزدیک کراچی اور بمبئی کی ہی بندر گاہیں تھیں۔ اس لئے لوگ ان بندرگاہوں پر پہنچتے اور جہازوں میں سوار ہو کر برطانیہ پہنچ جاتے۔ 1940 میں ہی برطانیہ کو اپنی بڑھتی ہوئی معیشت اور صنعتی ترقی کے لئے سستے مزدوروں کی ضرورت تھی جو اس وقت متحدہ ہندوستان میں میسر تھے۔

اس لئے بہت سے ہندوستانی پارٹیشن سے پہلے مزدوری کے لئے برطانیہ گئے۔ پاکستان بننے کے بعد 1950 سے 1955 تک کشمیر سے بہت سے افراد برطانیہ پہنچے جو وہاں پہلے سے موجود اپنے بھائیوں کی وجہ سے فیکٹریوں میں ملازم ہو گئے۔ یہاں لوگوں میں ایک غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ منگلا ڈیم بننے کی وجہ سے میر پور کے لوگوں کو برطانیہ میں امیگریشن دی گئی۔ ایسی بات نہیں ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ منگلا ڈیم کی تعمیر کا آغاز 1958 میں ہوا، اس کی تکمیل 1967 میں ہوئی۔

Read more

ہائے اکمل مرزا، خود فریبی کا سراب

‎نرم خو، ہر دم مسکراہٹ کی کلیوں سے سجا مکھڑا اور سرعام ظلم کو للکارنے والا اکمل مرزا چپ چاپ لحد میں اتر گیا۔

‎اپنے سینے میں خود فریبی کے کتنے ہی فلسفے اور شاخسانے لے کر اگلے جہان سدھار گیا۔ ظالم سیاسی رہنماؤں کے جعلی فلسفے ایسے کتنے ہی بانکے سجیلے اور کھرے دل کے بہادر جوانوں کی زندگیاں ویران کر گئے جو تبدیلی کے سپنوں کے سیراب کی نذر ہو گئے یا پھر راندہ درگاہ ٹھہرے۔

‎اکمل مرزا ایک طرف بے چین سیاسی کارکنوں کی داستان الم کا زندہ باب تھا تو دوسری جانب ہماری جدید سیاسی تاریخ کی ناقابل فراموش چشم کشا حکایت بن چکا تھا اسلامی جمعیت طلبہ، جماعت اسلامی، پاسبان، پاکستان تحریک انصاف اور پھر پاکستان مسلم لیگ (ن) تک کا سفر حیرتوں اور دل شکن تجربات کا دلچسپ مجموعہ ہے۔

Read more

کیا ملک میں جمہوریت کا مقدمہ مضبوط ہو رہا ہے؟

گزشتہ جمعہ کو قومی اسمبلی میں ’کورونا بجٹ‘ پیش کرنے کے بعد سے کابینہ کے معزز اراکین نے ملکی معیشت کی بحالی میں حکومت کی اعلیٰ کارکردگی کے قصے سنائے ہیں۔ تحریک انصاف کے زعما عوام کو مسلسل یہ باور کروانے پر مصر ہیں کہ اگر یہ کورونا وبا بیچ میں نہ آجاتی تو پاکستان اس وقت عمران خان کے ’ویژن‘ کے مطابق جنت نظیر خطہ بن چکا ہوتا۔ اس کے بعد ایک’ لیکن‘ ہوتی ہے اور درجنوں عذر تراش

Read more

جہانگیر ترین اور نواز شریف میں ملاقات کا امکان روشن: جہانگیر ترین نے نواز شریف کی شرائط پر غور شروع کر دیا

پنجاب اسمبلی کے جاری حالیہ بجٹ سیشن کے دوران کوئی بڑا سیاسی دھماکہ ہوسکتا ہے جس کی بنیاد اس وقت لندن میں موجود پی ٹی آئی کے ” باغی ” رہنما ، ماضی میں وزیراعظم کے سب سے قریبی سیاسی دوست جہانگیر ترین کی ایک ممکنہ پریس کانفرنس یا میڈیا ٹاک ہوگی جس کے نتیجے میں پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد اور ملک کے اس سب سے بڑے صوبے میں سیاسی تبدیلی خارج از

Read more

بابو گوپی ناتھ ڈاکٹرائن اور کرنل صاحب کی پنشن

ادب اور تاریخ میں کیا فرق ہے؟ تاریخ گزری ہوئی حکایت ہے۔ اس کا انجام معلوم ہوتا ہے۔ اگر ہم ابھی تک سانس لے رہے ہیں تو تاریخ کے کردار کتاب کے صفحوں سے نکل کر ہم پر حملہ آور نہیں ہو سکتے۔ ادب ایک فتنہ پرور ہنر ہے۔ لکھنے والا نامعلوم کو معلوم میں اس طور ملا دیتا ہے کہ ماضی کے حادثے اور حال کے اندیشے گڈ مڈ ہو جاتے ہیں۔ پڑھنے والا اپنی ذات سمیت ایک ایسی

Read more

ریپ کی گئی بچی سے ملزم کی موجودگی میں تفتیش ’انہونی بات‘ نہیں؟

’مجھے پتا ہے تمھارا اس کے ساتھ افیئر تھا اور تم اپنی مرضی سے اس کے پاس آتی جاتی رہی ہو۔‘
لاہور کے تھانہ شاہدرہ کے ایک بند کمرے میں ایک خاتون سب انسپکٹر 15 سالہ انعم (فرضی نام) سے یہ کہتے ہوئے ان کا بیان قلمبند کرنا شروع کرتی ہیں۔

انعم اور ان کی والدہ کا دعویٰ ہے کہ اسے ڈیڑھ سال تک ریپ کیا جاتا رہا۔ اس واقعے سے ایک دن قبل آنے والی میڈیکل رپورٹ میں انعم سے ریپ کی تصدیق ہو چکی تھی اور اس دن وہ اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے والدہ کے ہمراہ تھانہ شاہدرہ میں موجود تھیں۔

Read more

ابلیس کا گیم چینجر فیصلہ

اور پھر ایک مناسب سا پڑھا لکھا آدمی جو دنیا کے ہر مسئلے پر قطعی رائے رکھتا ہے۔
چوبیس میں سے تئیس گھنٹے کامن سینس برتتا ہے، میرے آپ کے چھوٹے موٹے گھریلو، معاشی، طبی، اخلاقی مسائل کا جھٹ سے تیر بہدف ٹوٹکا علاج یا معقول حل تجویز کر دیتا ہے۔ مگر جب اپنی یا اپنے پیاروں کی جان بچانے کا سوال آتا ہے تب اس کی کامن سینس جو میرے مسائل کے حل کے لیے ٹکے سیر دستیاب ہے جانے کہاں گھاس چرنے چلی جاتی ہے اور تب ہی پلٹتی ہے جب اس کی زیادہ ضرورت نہیں رہتی۔

وہی آدمی جو مجھے ہر وقت سمجھاتا ہے کہ ڈاکٹر سے پوچھے بغیر دوا ڈائریکٹ میڈیکل اسٹور سے نہیں لینی چاہیے۔ یہ میڈیکل اسٹور والے دس میں سے آٹھ بار تو صحیح دوا دے دیں گے مگر پھر کوئی ایسی دوا تھما دیں گے کہ آپ الٹ کے رہ جاؤ گے اور جب تک آپ کو کوئی ڈاکٹر سیدھا کرے بات ہاتھ سے نکل چکی ہوگی۔
اب اسی افلاطون کا بڑا بیٹا بخار سے پھنک رہا ہے، قوت ذائقہ و شامہ جواب دے چکی ہیں۔ سانس بلا رکاوٹ نہیں آ پا رہا۔ مگر صاحبزادے کو اسپتال لے جا کر معائنہ کرانے پر تیار نہیں۔

Read more

جاہلوں اور ان کی حکومت میں ایک سیانا، ندیم افضل چن

ڈاکٹر یاسمین راشد فرماتی ہیں ’ہمارا موازنہ باہر کے لوگوں کے ساتھ نہیں کیا جا سکتا۔ ہم ایسی قوم ہیں جو بالکل بات نہیں مانتے۔ خاص طور پر لاہوریے ایک علیحدہ مخلوق ہیں اللہ کی۔ وہ تو بالکل کوئی بات سننے کو تیار ہی نہیں ہوتے اور ہر چیز کو بطور تماشا دیکھتے ہیں جو کہ بہت افسوسناک ہے۔ ۔ ۔‘ ان کا مزید کہنا تھا ’بتائیے یہ کوئی بات ہے کہنے والی، ہم کس طرح کے لوگ ہیں۔ ۔ ۔ بالکل جہالت۔ میں تو کہتی ہوں شاید کم ہی کوئی قوم اتنی جاہل ہو گی جس طرح کے ہم لوگ ہیں۔‘

پیر کی رات شو میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا ’ہم نے لوگوں کو سمجھانے اور بتانے کی پوری کوشش کر لی کہ شاید سوا مہینے کے اندر عوام ہماری کوئی بات سن لے لیکن اب ہم نے دوبارہ اپنے اوپر ذمہ داری لے لی ہے۔ ۔ ۔ مجھے پتا چلا ہے کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ کیونکہ تحریک انصاف نے کہا ہے ماسک پہننا ہے اس لیے ہم نہیں پہنیں گے۔ ۔ ۔‘

یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا تحریک انصاف کی کابینہ ابھی یکم اپریل کو مریخ سے اتری ہے جو انہیں اپنے عوام کا نہیں پتہ؟ اپنے عوام کو نہیں جانتے تو یہ کیسے سیاست دان ہیں۔ پھر تو ان سے بہت بہتر ندیم افضل چن ہیں، جو کرونا پھوٹنے سے پہلے ہی عوامی زبان میں مختیارے کو معاملات کی سنگینی سمجھا رہے تھے۔

Read more

دفاعی اور تعلیمی بجٹ: چہ مگوئیاں اور حقیقت!

حکومت پاکستان نے 12 جون 2020 کو نئے مالی سال کے لئے بجٹ پیش کیا۔ اس بجٹ کی خاص بات یہ تھی کہ وفاقی حکومت نے نئے انکم ٹیکسس عائد نہیں کیے۔ اس نئے بجٹ میں پچھلے سال کے برخلاف دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا گیا۔ یہ رسم بہت پہلے سے چلی آ رہی ہے کہ بجٹ پر عوام ناخوش ہوتی ہے اور اپوزیشن بجٹ کو مسترد کر دیتی ہے۔ لیکن اس بار سوشل میڈیا پر عجیب دانشوارانہ تبصرے سامنے

Read more

خاتون اول بشری بی بی کے خلاف نا زیبا الفاظ شرمناک ہیں: عبد العلیم خان

تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے خاتون اول بشریٰ بی بی کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون اول کے خلاف نازیبا الفاظ شرمناک ہیں جن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ایسا کرنے والا کوئی بھی شخص تحریک انصاف یا کسی حکومتی عہدےکا اہل نہیں۔ وزیراعظم عمران خان اوران کے اہل خانہ ہمارے لئے نہایت قابل احترام ہیں ان کے خلاف کسی بھی قسم کی غیراخلاقی بیان بازی ناقابل

Read more

ڈاکٹر یاسمین راشد پر تنقید کرنے کی بجائے ان کی بات کا سیاق و سباق سمجھنا چاہئے: حامد میر

معروف صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کا لاہوریوں سے متعلق بیان ایک خاص پس منظر میں ہے اور ہمیں اس پر بات کرنی چاہئے۔ انہوں نے الفاظ کے چناﺅ میں احتیاط نہیں برتی لیکن مجموعی طور پر وہ یہ بات کر رہی ہیں کہ موت ہمارے سامنے کھڑی ہے اور ہم سمجھ نہیں رہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے بیان کا ایک خاص پس

Read more

عظمی کاردار خاتون اول کا معیار سمجھنے کی صلاحیت نہیں رکھتیں: زلفی بخاری

وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے خاتون اول کے خلاف نامناسب گفتگو پر پارٹی ایم پی اے عظمی کاردار پر بری طرح تنقید کی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ٹوئٹ میں کہا کہ عظمی کاردار سے توقع بھی نہیں کی جا سکتی کہ انہیں خاتون اول کے معیار کی سمجھ ہو، خاتون اول سے متعلق پیٹھ پیچھے ایسی گفتگو کرنا انتہائی شرمناک ہے، وزیراعظم اور خاتون اول کی عزت ہم سب کےلئے ترجیح ہے، پی ٹی

Read more

ڈاکٹر یاسمین راشد کے بیان پر سوشل میڈیا پر سخت ردِ عمل: ’یاسمین صاحبہ! اگر ہم لاہوری جاہل ہیں تو آپ بھی اسی قوم سے ہیں‘

پاکستانی ٹی وی چینلز کے ٹاک شوز میں بحث کے دوران معاملات اکثر ہاتھ سے نکل جاتے ہیں اور حکومتی وزرا اور مشیروں کے منھ سے کوئی نہ کوئی ایسی بات نکل جاتی ہے جس کے بعد عوامی ردِ عمل کے نتیجے میں کئی بار تو انھیں اپنی نوکری سے ہاتھ دھونے پڑ جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ پیر کی رات نجی ٹی وی کے پروگرام میں پیش آیا جس نے سوشل میڈیا پر ایک نہ ختم ہونے والی

Read more

میری شناخت اور اساس

میں اپنی شناخت کی تلاش میں ہوں، آپ کو ملے تو مجھے ضرور بتائیے گا۔ میرا ملک 14 اگست 1947 کو وجود میں آیا اس دن سے اب تک میری شناخت اور اساس کا معمہ حل نہیں ہو سکا۔ میرے دانشوروں اور سیاست دانوں کے مطابق میری شناخت کے تانے بانے جناب فاتح سندھ محمد بن قاسم سے ملتے ہیں۔ لیکن جب میں اپنے عرب بھائیوں سے تعلق جوڑنے لگتا ہوں تو وہ مجھے اپنانے سے مکمل انکار کرتے ہیں

Read more

عوام دوست بجٹ 2020ء

وفاقی حکومت نے 12 جون کو اپنا دوسرا سالانہ ”عوام دوست“ بجٹ پیش کر دیا جس کا حجم 60,295 ارب روپے رکھا گیا ہے اور حسب معمول ایوان میں اپوزیشن جماعتوں نے بینرز اٹھا کر احتجاج ریکارڈ کروایا کہ یہ بجٹ عوام دوست ہونے کی بجائے عوام دشمن ہے۔ سوشل میڈیا سمیت دیگر ابلاغ کے ذرائع پر جن موضوعات کو سب سے زیادہ تنقیدکا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ تعلیم اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ ہے۔ ہر

Read more

یونائیٹڈ کرسچیئن ہسپتال اور 52 دن

گلبرگ لاہور میں واقع معروف ہسپتال یونائیٹڈ کرسچن ہسپتال (یو سی ایچ) پچھلے کئی سال سے سخت مشکلات سے گزر رہا ہے۔ یہ ایک ایسا ڈوبتا ہوا جہاز ہے۔ جس کے اپنے ہی کپتان اور محافظوں نے ضربیں لگا لگا کر اس کی ہستی میں بے شمار سوراخ کر دیئے ہیں۔ اور کچھ لوگ دور کھڑے تماشائی بن کر اس کو ڈوبتا ہوادیکھنے کے انتظار میں ہیں۔ وہ کہتے ہیں جلے گھر کے کوہلے بھی بھلے۔ کچھ یہی حال یوسی

Read more

حکمرانی کا بحران

پاکستان کی سیاست اور جمہوریت میں ایک بنیادی مسئلہ حکمرانی کے بحران کا ہے۔ سب اس نکتہ پر متفق ہیں کہ لوگوں کے مفادات کے تناظر میں حکمرانی کے بحران نے عام آدمی سمیت تمام طبقات کو ایک بڑی مشکل سے دوچار کیا ہوا ہے۔ حکمرانی کے بحران میں چند پہلو بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں جن میں وسائل کی منصفانہ تقسیم، وسائل کی شفافیت کی بنیاد پر مختص کرنا، سیاسی، سماجی، انتظامی ومعاشی ترجیحات کی درست نشاندہی اور منصوبہ

Read more

معیشت اور بجٹ 2021 ایک بے ضرر تجزیہ

ہمارے ہاں ہر شخص ہر بات کا ماہر ہی نہیں بلکہ ماہروں کا بھی استاد ہے اور معیشت کو بھی اس سے استثنا حاصل نہیں۔ ہر کس و ناکس معیشت پر اور ہر سال بجٹ پر ایسے محکم یقین کے ساتھ تقریریں کرتا ہے کہ ہم جیسے جو اپنی پڑھائی اور نوکری کی وجہ سے معیشت اور بجٹ کو کچھ کچھ سمجھتے ہیں چپ ہو کر بیٹھ جاتے ہیں۔ میں دیکھ رہا تھا کہ کچھ عرصے سے لوگ جی ڈی پی اور افراط زر کا گراف لگا کر حکومت کو کوسنے دیے جا رہے ہیں۔ جی ڈی پی اور افراط زر معیشت کے ان اہم مضامین میں سے ہیں جن پر ہزار ہا قسم کی تھیوریز ہیں اور باقی مضامین کی طرح یہ بھی ایک موضوعی باتیں ہیں جو کہ ہر بندے کی سمجھ کے حساب سے مختلف معنی رکھتی ہیں۔

Read more

حیدر آباد سے حیدر آباد تک

منیر بھائی کو حیدر آباد سے بہت مُحبّت تھی لیکن وہ پاکستان چلے گئے۔ یہ 1958 کی بات ہے۔ اُنھیں حیدر آباد کی ہر چیز سے پیار تھا۔ گلابی جاڑوں سے جو ایک ہلکے سے سویٹر اور مفلر سے بہل جاتے تھے؛ گرما کی شاموں اور راتوں سے۔ گرما میں شام کے وقت آنگن میں ہونے والے چھڑکاو سے۔ چار پائیوں پر ٹھنڈی سفید چادریں اور ان پر بکھیرے ہوئے موتیے کے پھولوں کی مہک سے۔ پہلی پہلی بارش میں

Read more

یونیورسٹی ڈگری اور قرآن کی شرط : ایک سیاسی فیصلہ

”اب کسی بھی طالب علم کو اس وقت تک یونیورسٹی کی ڈگری تفویض نہیں کی جائے گی، جب تک وہ قرآن کو ترجمہ کے ساتھ یونیورسٹی میں ہی مکمل نہیں پڑھ لے گا“
حکومتی اعلامیہ، پنجاب حکومت۔

ایک سوال جو کہ صدیوں سے دماغ میں اٹھ رہا تھا مگر اس کا کوئی مستند جواب نہ مل پاتا تھا، وہ یہ تھا کہ آخر ہم مسلمانوں کے زوال کی اصل وجہ کیا ہے؟ واللہ آج یہ خبر پڑھ کر اور اپنے کانوں سے سن کر مکمل یقین آ گیا کہ ہم مسلمانوں کے اس دنیا میں ذلیل و خوار ہونے کے اصل عوامل ہیں کیا۔

Read more

گورنر پنجاب: از کار رفتہ پارسائی یا دیوانہ بکار خویش ہوشیار

موم کی ناک میں تو پھر کچھ مزاحمت ہوسکتی ہے لیکن وطن عزیز میں مذہب پر اتنے تجربے کئے جا چکے کہ یہ سیال مادے کی طرح ہر برتن میں، ہر من چاہی شکل میں سما جاتا ہے۔ شاید مذہب فروشی ہے ہی اتنی آسان کہ جب چاہا مذہب کو اپنے مقصد کے لئے ڈھال بنا لیا، جب چاہا تلوار۔ شب موم کر لیا، سحر پتھر بنا لیا۔ مذہب کے نام پہ ظالم بھی بن گئے، مظلوم بھی۔ کسی سے

Read more

پنجاب میں گورنر لگنے کے لیے اسلامی علوم میں مہارت لازم قرار دی جائے

پنجاب میں ایک نہایت ہی اچھا کام ہوا ہے۔ نوٹیفیکیشن جاری ہوا ہے کہ پنجاب کی تمام جامعات میں لیکچرار طلبا کو ترجمہ کے ساتھ قرآن پڑھائیں گے اور طلبا کے لیے اس لیکچرر میں شرکت کرنا اتنا ہی لازمی ہوگا جتنا ان دنیاوی علوم کے لیکچروں میں ہوتا ہے جن میں مہارت حاصل کرنے کے لیے وہ یونیورسٹی میں داخل ہوئے ہیں۔ اس نیک کام کے روح رواں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ قرآن مجید ہمارے لیے اصل رہنمائی کا ذریعہ ہے قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اور آخرت سنواری جا سکتی ہے۔

ماہ مئی میں گورنر ہاؤس لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز اختر، جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ قرآن پاک ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ اب پنجاب بھر کی یونیورسٹیز میں قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھانے کو لازمی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ قرآن مجید کو ترجمے کے ساتھ پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی۔

Read more

وارث میرایک محب وطن دانشور تھے

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے حال ہی میں جاری کردہ ایک بیان میں پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے سابق چیئرمین اور ممتاز دانشور جناب وارث میر کو ملک و قوم کا غدار قرار دیا ، جو نہایت قابل مذمت بات ہے۔ فیاض الحسن چوہان سوشل میڈیا اور اخبارات میں سستی شہرت کے لئے اس نوعیت کے بیانات داغتے رہتے ہیں جس سے ان کا ذاتی امیج تو خراب سے خراب تر ہوتا جا تا ہے بلکہ اس

Read more

ایک ادیب بیورو کریٹ کی کچھ باتیں اور یادیں

یہ 1973 کے آس پاس کی بات ہے، ایف ایس سی کے امتحان کے بعد مجھے کافی فراغت تھی۔ انہی دنوں میں معروف ادبی رسالے ”نقوش“ کا کوئی شمارہ نظر سے گزرا۔ ورق گردانی کرتے ہوئے ایک مضمون پر نظر پڑی جس کا عنوان تو اب یاد نہیں مگر اتنا یاد ہے کہ وہ فارسی زبان میں تھا اور مضمون نگار کا نام منظور الہٰی تھا۔ میرے لئے وہ نام اجنبی تھا مگر ابتدائی چند جملوں نے ہی مجھے اپنی طرف متوجہ کر لیا اور میں مضمون پڑھتا چلا گیا اور پھر اس تحریر کے حسن اور سحر نے مجھے بری طرح جکڑ لیا۔ مضمون نگار نے وہ مضمون اپنے ایک دوست امان اللہ کی وفات کے حوالے سے تحریر کیا تھا۔ محبت بھرے جذبات سے گندھی ہوئی، خوب صورت الفاظ، مربوط جملوں، اردو اور فارسی اشعار اور مصرعوں سے مزین اس تحریر نے مضمون نگار کے بارے میں کچھ معلومات حاصل کرنے پر مجبور کیا مگر شہر سے دور گاؤں میں کچھ معلوم نہ ہو سکا کہ وہ کون ہیں؟ مضمون کے اندر البتہ کچھ باتوں سے اندازہ ہوتا تھا کہ موصوف کوئی بیوروکریٹ ہیں اور امان اللہ بھی ان کے ایک بیوروکریٹ دوست تھے جن کی یاد میں انہوں نے یہ خوب صورت مضمون قلم بند کیا تھا۔

Read more

پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار میڈیا سٹریٹجک کمیٹی سے فارغ

تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کو میڈیا سٹریٹجک کمیٹی سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اس کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق عظمیٰ کاردار کی آڈیو لیک سکینڈل کے بعد پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے فوری نوٹس لیا اور معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب کے علم میں لانے کے بعد ان کی اجازت سے عظمیٰ کاردار کو حکومت پنجاب کے ترجمانوں پر مشتمل میڈیا سٹریٹجی کمیٹی کی

Read more

کراچی، لاہور، حیدرآباد، کوئٹہ، پشاور اور اسلام آباد کے مختلف مقامات کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: این سی او سی نے ملک بھر سے کرونا ہاٹ اسپاٹ 20 شہروں کے مقامات کی نشاندہی کر دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اسمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کے تحت ملک بھر کے 20 مقامات کو مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Read more

لاہور کے مختلف علاقوں کو کل سے 2 ہفتوں کے لیے بند کرنے کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور کے مختلف علاقوں کو 2 ہفتوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کل رات بارہ بجے کے بعد لاہور کے کئی علاقوں کو بند کر دیا جائے گا، کم سے کم ان علاقوں کو دو ہفتے کے لیے بند کیا جائے گا اور بعد ازاں صورتحال کو دیکھتے ہوئے علاقوں کو کھولنے کا فیصلہ کریں گے تاہم ان علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا اور فارمیسی کھلی رہے گی۔

Read more

مزید سخت مالی سال!

کورونا زدہ ماحول میں 2020-21 ء کے لیے 7.3ٹریلین روپے پر مشتمل قومی بجٹ پیش کر دیا گیا۔ ویسے تو اس پر بڑا فخر کیا جا رہا ہے کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا لیکن چونکہ تاریخی طور پر بجٹ محض اعداد وشمار کا گورکھ دھندا بن کر رہ گیا ہے اس لیے قوم پر نئے ٹیکس نہ لگا کر جو ’’احسان عظیم‘‘ کیا گیا ہے، اس پر زیادہ شادیانے بجانے کی ضرورت نہیں۔ ویسے بھی پاکستان

Read more

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دم توڑتی سیاست

سیاحت کے شعبے کو دوبارہ کھولنے کے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے اس کاروبار سے وابستہ افرد نے خوشی کے شادیانے بجائے ۔ اگرچہ طبی ماہرین کی رائے عمومی طور پرا س کے برعکس ہے لیکن لوگ بے روزگاری اور قرضوں تلے دب کر مرنے سے کورونا سے مقابلہ کرنے کا خطرہ مول لینا بہتر خیال کرتے ہیں۔ پاکستان کے شمالی علاقوں اور خاص طور پرآزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کی

Read more

پنجابی ہونا جرم کیوں؟

میں عام طور پہ کوشش کرتی ہوں کہ ہمیشہ وہ لکھ سکوں۔ جو لکھنے کے لیے مجھے لفظ اور واقعات بنانے نہ پڑیں۔ میں اپنے مشاہدات و زندگی سے حاصل کیے تجربات کی روشنی میں کسی بھی چیز کو جانچتی ہوں۔ میں نے اپنے گھر میں زیادہ وقت اپنے نانا کے ساتھ گزارا۔ اور مجھے فخر ہے کہ ان کی شخصیت کا عکس مجھ میں نظر آتا ہے۔ بچے کی نفسیات اپنے اردگرد کے ماحول سے بہت متاثر ہوتی ہے۔

Read more

امریکہ سے ٹرمپ کی عاقبت نااندیشی کے علاوہ بھی کچھ سیکھا جا سکتا ہے؟

دنیا کی آبادی کو صرف کورونا وائرس سے  ہی خطرہ لاحق نہیں ہے،  متعدد  لیڈروں نے اس وبا  کو سیاسی مقبولیت کا ہتھکنڈا بنا کر بظاہر عوام دوستی لیکن درحقیقت   اپنے لوگوں کو موت کی  طرف دھکیلنے کا اہتمام کیا ہے۔  ایسے عاقبت نااندیش لیڈروں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام سر فہرست ہے لیکن برازیل کے صدر بولسونارا اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان  بھی ان کے مد مقابل ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 

Read more

پنجاب (اسمبلی) نہیں جائوں گا

میرا نام چودھری نثار علی خان ہے برگیڈئیرفتح خان کے ہاں 31 جولائی 1954ء تھانہ چونترہ کے چکری (چکر نہیں) گاﺅں میں پیدا ہوا، آرمی برن ہال کالج اور ایچیسن کالج لاہور پڑھتا رہا، میں نے پارلیمنٹ میں آنکھ کھولی تھی کیونکہ میں صرف 31 سال کا تھا جب قومی اسمبلی کا الیکشن جیتا اور 1985 کے غیر جماعتی الیکشن میں بھی کامیاب ٹھہرا تھا۔ 1988 میں سائنس و ٹیکنالوجی کا وفاقی وزیر، پہلی اوردوسری نواز کابینہ میں پٹرولیم اورقدرتی

Read more

جولائی کے آخر تک پاکستان میں 10 سے 12 لاکھ کرونا متاثرین ہوسکتے ہیں: اسد عمر

پاکستان کے وفاقی وزیر اسد عمر نے اسلام آباد میں اتوار کو ایک پریس کانفرنس سے مخاطب ہوتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر حالات اسی طرح رہے تو جولائی کے آخر تک ملک میں 10 سے 12 لاکھ متاثرین ہوسکتے ہیں۔

Read more

پاکستانی عورتوں کی زندگی میں رومانس

پاکستانی خواتین کی زندگی میں رومانس کی ایک ہی انتہاء ہے اور وہ ہے شادی، ہم بھی ان عقلمندوں میں سے ایک تھے جنہیں یقین تھا کہ شادی کے بعد زندگی بہت رومانٹک ہوتی ہے اس میں ہمارا زیادہ قصور نہیں تھا، زیادہ قصور ہمارے ادبی عقائد کا تھا جنہوں نے ہمیں اس مقام پر پہنچایا۔ اس ادبی عقیدہ رومانس کا تعلق بانو قدسیہ سے جڑا تھا۔ انہوں نے مجھے یہ ایمان دیا کہ رومانس اور محبت بھی کوئی چیز

Read more

جون ایلیا خانیوال میں

سٹیزنز فورم، خانیوال کی ایک ادبی، غیر سیاسی، سماجی تنظیم ہے جس کا بنیادی مقصد لوگوں میں سماجی شعور پیدا کرنا اور ماڈرن سوک لائف کی طرف، اپنی مدد آپ کے تحت راغب کرنا ہے۔ تنظیم نے خانیوال میں اسی اصول کے تحت مرکزی قبرستان کی چار دیواری اور تین ایسے پارک ڈویلپ کئیے ہیں جو حکومتی اداروں کی بے توجہی کا شکار تھے۔ زلزلہ زدگان کے لیے سامان کے تین ٹرک، سیلاب زدگان کے لیے ادویات کی کھیپ بھجوانے کے علاوہ بہت سے ادبی پروگرام، مشاعرے اور مذاکروں کا اہتمام کرا چکی۔ جون ایلیا کے ساتھ ایک شام کا اہتمام اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی جو بعد ازاں تاریخی حیثیت اختیار کر گئی کہ جون بھائی کا جنوبی پنجاب کا یہ پہلا اور آخری مشاعرہ قرار پایا۔

Read more

کسک فورٹ، چکوال

پچھلے جمعے کی بات ہے، خواجہ عبداللہ نے چکوال کی ایک نواحی بستی بن امیر خاتون کے ایک قبرستان کی تصویر بھیجی کہ جس میں وہاں کے مقامی لوگوں کے مطابق پرانے وقتوں میں شادی کے لیے آنے والی ایک برات کو تہہ و تیغ کر کے وہیں دفنا دیا گیا تھا۔ نظر آنے والی تمام قبریں پتھروں کی تھیں اور آثار قدیمہ معلوم ہوتی تھیں۔ میں نے فوراً لقمہ دیا کہ میاں پہلی فرصت میں وہاں لیے چلو۔ خواجہ

Read more

نثار میں تیری گلیوں کے اے وطن

دو دن پہلے بلوچستان کی ایک بیٹی حسیبہ قمبرانی جب اپنی ایک ویڈیو میں اپنے لاپتہ بھائیوں کے لیے اس ریاست سے رحم کی بھیک مانگ رہی تھی۔ تو اس نے مجھے جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ کیونکہ جس درد بھرے لہجے، بہتے آنسوؤں اور کانپتے ہونٹوں کے ساتھ وہ فریاد کر رہی تھی۔ اس سے کسی بھی انسان کا کلیجہ منہ کو آ سکتا ہے۔ مگر معصوم حسیبہ کو شاید یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ جس ریاست سے وہ انصاف کی بھیک مانگ رہی ہے، اس کو نہ تو اس کے آنکھوں کے آنسو نظر آئیں گے اور نہ ہی اس کی سسکیاں اور آہیں سنائی دیں گی۔ کیونکہ وہ ریاست اندھی اور بہری ہے۔

Read more

کیا امریکہ روبہ زوال ہے؟

جب سے امریکہ میں جارج فلائیڈ کے قتل کیواقعہ کے بعد وہاں پولیس کے ماورائے عدالت قتل اور اس کے اختیارات کا ناجائز استعمال اور رنگدار خصوصاً کالے افراد کے ساتھ متعصبانہ سلوک کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہوئی ہے اور وہاں مظاہرے شروع ہوئے ہیں جنہوں نے بہت جلد یورپ کو اپنے زیر اثر لے لیا بلکہ اسٹریلیا میں بھی وہاں لوگ اسٹریلیا کے مقامی لوگوں کے خلاف متعصبانہ سلوک کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ ان تمام مظاہروں

Read more

نیا بجٹ: عوام کو سرمایہ داروں کے رحم و کرم پر چھوڑنے کا اعلان

وفاقی وزیر صنعت و قومی پیداوار حماد اظہر اور وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی حکومتی ذمہ داری سے انکار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سرکاری شعبہ میں روزگار کے مواقع پیدا نہیں کئے جاسکتے البتہ نجی شعبہ کو محاصل اور ٹیکس میں چھوٹ دینے کے علاوہ رعایتی قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ صنعت کار اور تاجر نوجوانوں

Read more

جمہوری قدروں کا زوال

پاکستان جمہوریت کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا لیکن مسلم لیگ جو پاکستان کی بانی جماعت تھی نے سیاسی پختگی کا ثبوت نہ دیا۔ جس کی وجہ سے سیاست کی دال جوتیوں میں بٹنا شروع ہو گئی۔ اقتدار کی چھینا جھپٹی میں دس سال تک ملک کا دستور بھی نہ بن سکا۔ جس کی ایک وجہ یہ بھی تھی سنتالیس والی اسمبلی کے پاس دستور بنانے کا مینڈیٹ بھی نہیں تھا۔ نئی دستور اسمبلی کے انتخابات کرائے جانے کی اصولی بحث نے جنم لیا لیکن اس طرف مسلم لیگ کی اقتدار پسند قیادت نے سخت نا پسند کیا۔

Read more

سہیل وڑائچ اور میرے چند دوست

سجاد حیدر یلدرم نے اپنے دوستوں کا ذکر نہایت ہی دلفریب انداز میں اپنے مضمون ”مجھے میرے دوستوں سے بچاؤ“ میں کیا ہے۔ دوستوں کا ساتھ دوستی قائم رہنے تک نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک دائم حقیقت لازوال ہے۔ سجاد حیدر یلدرم کے ایک زمیندار دوست جو ان کی ادبی تخلیق کے بڑے معتقد تھے یا نہیں مگر ایک بات وہ بخوبی جانتے تھے کہ یلدرم جیسے وسیع المتخیل ادبا ہی کو یہ مقام امتیاز حاصل ہے کہ وہ خیال و گیان کے سمندر میں غوطہ زن ہو کر تخلیق فن و ادب کے بیش بہا موتی چن سکتے ہیں اور پھر انہیں قلم و قرطاس سے ہم آہنگ و ہمکلام کر کے الفاظ کا ایسا پیرہن پہنا سکتے ہیں کہ زندگی عمر رفتہ کی بندشوں سے نکل کر حیات جاویداں کی بلندیوں کو چھو لے۔

Read more

سخت سیلیکٹو لاک ڈاؤن – ایس او پیز پر انتظامیہ، ٹائیگر فورس عملدرآمد کرائے گی: عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئندہ سے عوامی مقامات پر کسی کو ماسک کے بغیر نہیں جانے دیں گے۔ سختی کرنے کا وقت آ گیا، وبا کا پھیلاؤ روکنا ہے، جہاں سے زیادہ کیسز سامنے آئیں گے، انہیں ڈھونڈیں گے اور پھر وہاں پر سخت لاک ڈاؤن کر دیں گے۔ جولائی کے ماہ میں وائرس بڑھے گا، کافی مسئلے مسائل ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے ساتھ کورونا وائرس کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن نہیں کر سکتے، پاکستان سنگارپور، نیوزی لینڈ جیسا ہوتا تو لاک ڈاؤن کرنا آسان ہوتا، پاکستان جیسے ملک کے لیے لاک ڈاؤن نہیں سمارٹ لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے۔

Read more

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سرکاری افسران کے پیسے لینے کا کیس

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کروڑوں روپے کے مبینہ مالی بدعنوانی اور اختیارات کے غلط استعمال کے کیس کی تحقیقات میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کو مشکلات کا سامنا۔

سرکاری افسران اور ان کی بیگمات سمیت 453 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کر دیا گیا ہے۔ تقریباً 500 کے قریب سرکاری افسران کے کیسوں کا فیصلہ تاحال نہ کیا جا سکا۔ تحقیقات کے دوران اب تک 16 کروڑ روپے سے زائد کی رقم ملزمان سے برآمد بھی کر لی گئی ہے۔ ملزمان کی تعداد کے لحاظ سے سب سے زیادہ ایف آئی آر سندھ جبکہ دوسرے نمبر پہ بلوچستان کے سرکاری ملازمین کے خلاف درج ہوئی ہیں، فہرست میں تیسرے نمبر پہ خیبر پختونخوا جبکہ چوتھے نمبر پہ پنجاب کے سرکاری ملازمین ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

Read more

ہمارے وزیر اعظم جیسا پوری دنیا میں کوئی نہیں

اسی کی دہائی کے بھارت کے تیسرے درجے کے گیند باز راجر بینی اگر عمران خان کو گیند بازی کے گر سکھانے کی پیشکش کرتے تو دنیا کیا کہتی؟ ہمارے منصور اختر اور رضوان الزمان سنیل گواسکر، ویوین رچرڈ اور جاوید میانداد کو بلے بازی کے ٹپس دینے کی بات کرتے تو آپ کو کیسا لگتا؟ ہماری قومی فٹبال ٹیم کے کپتان رونالڈو اور میسی کو فٹ بال میں مہارت تام حاصل کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کرتے تو

Read more

لاہور کے قدیم ترین پلازہ سینما کی مسماری شروع

منٹو کا گھر گرانے والے نے لاہور کا سب سے پہلا اور سب سے خوبصورت تھیٹر و سینما ہال بھی گرانا شروع کر دیا ہے جو ”پلازہ سینما“ کے نام سے مشہور تھا، یوں تہذیب و ثقافت کے مرکز اس شہر میں عہد فنون و ثقافت کا ایک اور باب ہمیشہ کے لئے بند ہو گیا ہے۔ لاہور کے قلب مال روڈ اور مال کے قلب چیئرنگ کراس سے چند سو میٹر کے فاصلے پر واقع شہر کے پہلے تھیٹر

Read more

خانصاحب پروفیسر قاضی فضل حق: کوئی کہاں سے تمہارا جواب لائے

رصغیر پاک و ہند کے ممتاز ماہر لسانیات، نامور محقق، مؤرخ اور بلند پایہ ادیب خانصاحب پروفیسر قاضی فضل حق کا شمار فارسی، عربی، اردو اور پنجابی زبانوں کے اکابر اساتذہ میں ہوتا ہے ان کا تعلق خطۂ یونان کی شہرت رکھنے والی سرزمین گجرات سے تھا۔ حکومت پنجاب کی ایک پرانی سول لسٹ کے مطابق تحصیل گجرات کے تھانہ کڑیانوالہ کے گاؤں حاجی والہ میں اگست 1887ء کو قاضی محمد دین کے ہاں پیدا ہوئے۔ قاضی محمد دین آبائی

Read more

کورونا کے سائے میں سفر۔۔ دمشق سے اسلام آباد

دوستان گرامی کی خدمت میں اس بار اسلام آباد سے آداب۔ اگرچہ کرونا کے زیرِ سایہ گزرتے شب و روز پر مزید لکھنے کا ارادہ نہیں تھا لیکن مرحوم – کچھ دل ہی جانتا ہے کہ کس دل سے یہ سابقہ لکھا ہے- آصف فرخی سے وعدہ تھا کہ ایک آخری باب قلم بند کیا جائے گا۔ اس یارِ مستعجل نے اس سے پہلے ہی گٹھڑی باندھ کر لاد چلنے کا فیصلہ کر لیا۔ تم کون سے تھے ایسے کھرے

Read more

پولیس اتنی بھی بری نہیں

کہتے ہیں ایک تصویر ہزار الفاظ کے برابر ہوتی ہے۔ مگر اس تصویر میں تو ایک پوری تاریخ بند ہے۔ وہ تاریخ جس کا آغاز 73 سال پہلے آزادی کے ساتھ، معاف کیجئے گا ایسٹ انڈیا کمپنی کو ہندوستان میں کاروبار کی اجازت دینے سے ہوا۔

چلیے تھوڑا تاریخ میں چلتے ہیں۔ مغل ہندوستان میں ”زمیندار“ اپنی زمین کی حدود میں کسی بھی گڑبڑ کرنے والے کا ذمہ دار ہوتا۔ گاؤں کی سطح پر ”مکھیا“ جرائم کی بیج کنی کرتا۔ قصبوں اور شہروں میں ”کوتوالی نظام“ تھا۔ کوتوال شہر ایک بڑا منصب تھا جس کی ذمہ داریوں میں مجرموں کو پکڑنے سے لے کر، شہروں کا میونسپلٹی نظام چلانا اور ریونیو اکٹھا کرنا بھی ہوتا۔ اس سے آپ کوتوال کی طاقت کا اندازہ لگائے۔ گاؤں اور قصبوں میں ”گھڑ سوار“ پٹرولنگ کرتے جن کی بہت دہشت ہوتی تھی۔ کرپشن کا لفظ ابھی ایجاد نہیں ہوا تھا اس لئے امن و امان کافی حد تک مثالی تھا۔ 90 % جرائم پر تو کوتوال شہر ہی قابو پا لیتا۔ ایک تو آبادی بہت کم تھی، دوسرے منظم جرائم کی شرح نا ہونے کے برابر تھی۔ اگر کبھی کوئی بڑا جرم ہو جاتا تو ملٹری کی مدد لی جاتی یوں یہ نظام بخوبی چل رہا تھا۔

Read more

کوٹ ادو کا بردبار سیاسی خانوادہ! ہنجرا خاندان

اک بار حضرت علی نماز کا ارادہ کیے مسجد کی طرف جا رہے تھے کہ اک یہودی کو سازش سوجھی۔ سوچا آج علی سے ایسا سوال کرتا ہوں کہ جواب دیتے دیتے ان کی نماز قضا ہو جائے گی۔ دوڑا دوڑا مولا کے قریب پہنچا اور پوچھا اے علی اک دنیا تمہاری ذہانت و علم کی معترف ہے میرے اک سوال کا جواب دو۔ مولا نے مسکرا کر کہا پوچھو۔ یہودی بولا کہ اے علی یہ بتاؤ کہ اس زمین پہ کون سے جانور انڈے دیتے ہیں اور کون سے جانور بچے دیتے ہیں۔

Read more

قومی زبان پر سیاسی مشاہیر کی رائے

تحریک پاکستان، قیام پاکستان، 1973 ء کی آئین سازی اور 18 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے آئین پر نظرثانی تک قومی زبان کی حیثیت کے مختصر پس منظر کا جائزہ لیتے ہیں۔ قائداعظمؒ محمد علی جناح، علامہ محمد اقبالؒ، قائد ملت لیاقت علی خان، خواجہ ناظم الدین اور محترمہ فاطمہ جناح سمیت تحریک پاکستان کی تمام بزرگ ہستیوں اور مشاہیر نے ریاست پاکستان کے لیے قومی زبان کے طور پر اردو کو ہی منتخب کیا۔ اس سلسلے میں جامعات اور

Read more

شب برات، علامہ اقبال کی نظم، وزیراعظم اور امتحانی سوال

شب برات اسلامی کیلنڈر کے مطابق چودہ اور پندرہ شعبان کی درمیانی شب کو کہتے ہیں اور اس رات خدا سے گناہوں کی معافی؛ رزق اور مغفرت طلب کی جاتی ہے۔ پچھلے دنوں محترم وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نے شب برات کی مبارکباد شب برات کے اگلے دن قوم کو دی تو سب نے ٹھٹہ اڑایا اور خاں صاحب نے شرمندگی کے باعث وہ ڈیلیٹ کر دیا۔ ابھی شب برات والا قصہ تمام نا ہوا تھا کہ خاں صاحب نے

Read more

افواہ پھیلی ہے کہ وبا نہیں کوئی

نسل انسانی کو پہلی بار وبا کا سامنا نہیں۔ اس سے قبل بھی کئی ایک وبائیں مختلف ادوار میں دنیا کے ایک بڑے حصے کو متاثر کر چکی ہیں۔ علاج دریافت ہونے تک احتیاط ہی واحد راستہ تھا جس کی بنا پر بیماری کا شکار افراد کی شرح مختلف معاشروں میں مختلف رہی۔

حالیہ کورونا وبا ایک مریض سے شروع ہو کر دنیا کے دو سو سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے۔ بہت سے ممالک میں وائرس اجتماعی نا اہلی کے باعث، خوفناک رفتار سے بڑھتے ہوئے اپنا خراج وصول کر رہا ہے۔ جبکہ کچھ ممالک میں مضبوط حکومتی کوششوں اور سماجی تعاون سے وبا کو نہ صرف محدود بلکہ خاتمے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

Read more

عید شاپنگ نے کورونا کے نئے ریکارڈ بنا دیے

دنیا بھر میں کورونا وائرس جس قدر تیزی سے پھیلا اور ہلاکتیں ہوئیں، الحمدللہ پاکستان میں اتنی تیزی سے نہیں پھیلا حالانکہ کورونا وائرس کا سب سے پہلے حملہ پاکستان کے ہمسایہ ملک چین میں ہوا تھا۔ چین سے یہ وائرس دنیا بھر میں پھیلتا رہا، اس دوران خوش قسمتی سے یہ وائرس چین کے ذریعے پاکستان میں داخل نہیں ہوسکا۔ پاکستان میں یہ وائرس کس طرح اور کہاں سے آیا یہ ایک الگ بحث ہے لیکن یہ ایک حقیقت

Read more

پٹرول کے ذخائر ختم، زندگی ختم

خبروں کے مطابق وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کا نوٹس بے اثر ثابت ہوا۔ ملک بھر میں 10 ویں روز بھی حکومت عوام کو سستے پیٹرول کی فراہمی میں ناکام رہی۔ سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور آ زاد کشمیر میں بیشتر پیٹرول پمپ مکمل طور پر بند ہیں۔ بڑی تعداد میں بند پیٹرول پمپ بدھ کو بھی نہ کھلے جس کے باعث عوام پریشان اور مشتعل دکھائی دیے۔ سرکاری انتظام میں چلنے والی آئل مارکیٹنگ کمپنی کے پمپ پرپیٹرول

Read more

ہم نے پاکستان کی معیشت کی بنیاد کیسے ٹیڑھی رکھی؟

ہمارے بہت سے گناہ ہمارے اجتماعی گناہ ہیں جن کی ذمہ داری کسی ایک فرد، جماعت، سوچ یا عقیدے پر ڈال کر کفارہ ادا کرنے کی کوشش نے ہمیں مسلسل ناکامیوں سے دو چار کیا ہے۔ ہمارا سب سے بڑا گناہ آنکھوں کے سامنے موجود حقیقت کو نہ دیکھنا ہے۔ دوسرا گناہ اپنے اندر موجود بے رحمی سے آنکھیں بند کرنا ہے ذرا غور کیجئے تو آپ کو دو دلچسپ حقیقتیں واضح طور پر نظر آئیں گی۔ ایک یہ کہ

Read more

روشن کردار کے حامل استاد: چوہدری فضل کریم

دل کو باتیں جو ان کی یاد آئیں کس کی باتوں سے دل بہلائیں بہترین سماج کی تشکیل کے لیے بہترین نظام تعلیم ناگزیر ہے۔ نظام تعلیم میں خود تعلیم کو کلیدی اہمیت حاصل ہے اور نصاب تعلیم اس نظام کے مقاصد کی تکمیل کا تحریری ذریعہ ہوتا ہے۔ لیکن یہ حقیقت مسلمہ ہے کہ متعلم کی شخصیت پر سب سے قوی اور فوری اثر نہ نظام تعلیم سے مرتب ہوتا ہے اور نہ نصاب سے۔ اس جادو کا سرچشمہ

Read more

کس کی ماں کو ’’ماسی‘‘ کہیں

اس ہفتے کا آغاز ہوتے ہی میں نے پیٹرول کی نایابی کی بابت دہائی مچادی تھی۔وہ کالم لکھتے ہوئے میں اس امر پر بھی بہت پریشان ہوتا رہا کہ 24/7 نیوز سائیکل والے قوم کو ہرلمحہ باخبر رکھنے کے دعوے دار کئی ٹی وی نیٹ ورک کے ہوتے ہوئے بھی مجھے اس مسئلہ کی جانب توجہ دلانے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی۔ مان لیتے ہیں کہ میڈیا ان دنوں اتنا آزاد اور بے باک نہیں رہا جتنا ’’چوروں اور لٹیروں‘‘

Read more

صوفی ازم : سید واد کا تغذیہ

صوفی ازم کو اسلامی رہسیہ واد/تصوف (Mysticism) بھی کہتے ہیں۔ مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ عثمان ؓ کے خلاف بہت سے الزامات لگا ئے گئے تھے جس میں ایک یہ بھی تھا کہ وہ اپنے ہم قبیلہ (ہم برادری) کے لوگوں (بنوامیہ) کو حکومت میں ضرورت سے زیادہ حصہ داری دے رہے ہیں۔ اس وجہ سے ان کے خلاف بغاوت کرائی جاتی ہے اور وہ بلا قصور شہید کر دیے جاتے ہیں۔ پھر علی ؓ خلیفہ منتخب ہوتے ہیں۔ لیکن بنو

Read more

معاہدہ امرتسر پر دستخط اور غلامی

گلگت بلتستان پر برٹش انڈیا کے قبضے کی کہانی اس وقت سے شروع ہوتی ہے جب اینگلو سکھ وار میں پنجاب کے سکھوں کو برٹش انڈیا نے شکست دی اور اس جنگ کے بطن سے جدید شاہی ریاست جموں اینڈ کشمیر نے 1846 میں بذریعہ معاہدہ امرتسر جنم لیا۔ معاہدہ امرتسر پر گورنر جنرل آف انڈیا Sir Henry Hardinge اور مہاراجہ گلاب سنگھ آف جموں نے دستخط کیے ۔ معاہدے کے آرٹیکل 1 کے تحت گلاب سنگھ کو دریائے سندھ

Read more

عمران خان کی دیانت اور خود احتسابی کا پول کھل چکا ہے

وزیر اعظم عمران خان نے آج قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پسماندہ علاقوں پر توجہ دینے کے علاوہ ایسے شعبوں میں سرمایہ کرنے کا وعدہ کیا ہے جہاں نوجوانوں کے لئے روزگار کے امکانات پیدا ہوں۔ اس کے علاوہ شعبہ صحت کو ترجیح دینے اور وزیر اعظم کے الفاظ میں ’اپ گریڈ‘ کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ آج ہی پیرس کلب سے وابستہ ممالک نے کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کو

Read more

آزمائشوں کا دور اور پی ٹی آئی کی حکومت

پی ٹی آئی کی حکومت کو بھی ایسے ہی مسائل کا سامنا ہے جس طرح کے ایک قبیلہ ارطغرل ڈرامے میں سامنا کرتا ہے۔ آزمائش پہ آزمائش، پریشانی اور مشکلات کے انبار ہیں۔ جس طرح اس ڈرامے میں دکھایا جاتا ہے بالکل اسی طرح عمران کی حکومت کو ایک پریشانی کے بعد دوسری کا سامنا ہوتا ہے۔ حال ہی میں حکومت نے کچھ اچھی خبریں دینا شروع کی تھیں۔ ان خوشیوں سے عوام میں امید کی کرن جاگ اٹھی تھی۔

Read more

پاکستان میں زراعت کا زوال اور کسان کی بے بسی

پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے۔ یہاں کا کسان محنتی اور زمین سے محبت کرنے والا ہے۔ انگریزوں نے اس خطہ کا پوٹینشل دیکھتے ہوئے یہاں ایک شاندار نہری نظام کی بنیاد رکھی اور پنجاب ایک اناج گھر کے طور پر ابھرا۔ بے آب و گیاہ زمینوں کو آباد کیا گیا اور کئی نئے شہر بسائے گئے جن میں منٹگمری، لائلپور اور سرگودھا قابل ذکر ہیں۔ یہاں پہ پیدا ہونے والی گندم سے دونوں عظیم جنگوں میں انگریزوں نے استفادہ کیا اور یہاں پر پیدا ہونے والی کپاس سے برطانیہ میں انڈسٹری چلائی گئی۔

یہاں کے زمینداروں نے قیام پاکستان سے پہلے کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔ متحدہ پنجاب میں یونینسٹ حکومت زمینداروں کے حقوق کی چیمپئن بن کر ابھری۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے سر چھوٹو رام نے کسانوں کی بنیے کے پاس رہن شدہ زمینوں کو واگزار کرانے کے لئے اہم ترین قانون سازی کروائی اور وہ آج بھی کسانوں کا ہیرو سمجھا جاتا ہے۔ قیام پاکستان کے بعد بھی بیراج ڈیم اور نہریں بنا کر زراعت کو ترقی دی گئی۔ زراعت سے وابستہ صنعت کاری کو فروغ ہوا اور مختلف زرعی اصلاحات کے ذریعے بڑی زمیندار یاں توڑ کر مزار عین کو زمینوں کا مالک بنایا گیا۔

Read more

جہانگیر ترین اچانک لندن کیوں گئے ہیں؟

میری اطلاعات کے مطابق جہانگیر ترین نے پنجاب میں بڑی سیاسی تبدیلی کے خفیہ منصوبے پر کام تقریباً مکمل کر لیا ہے اور اب وہ حتمی مرحلے میں نواز شریف کی حمایت حاصل کرنے کی غرض سے سابق وزیراعظم سے ملاقات کے لئے لندن چلے گئے ہیں کیونکہ چوہدری پرویز الٰہی نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ ”نون“ لیگ میں طاقت کا مرکز نواز شریف کی ذات ہے، ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی اس اہم سیاسی منصوبہ بندی کو مقتدر حلقوں کی حمایت بھی حاصل دکھائی دیتی ہے۔

Read more

ٹی پارٹی، شوگر مافیا اور ٹڈی دل

امریکہ میں ٹرمپ کے نمودارہونے سے قبل کئی برسوں تک نام نہاد Tea Party کا بہت ذکر رہا۔ اس نام کی تاریخی وجوہات بیان کرنا شروع ہوگیا تو آج کے موضوع پر توجہ نہیں دے پائوں گا۔فی الوقت محض یہ یاددلانا کافی ہوگا کہ ایک خودمختار ملک بن جانے سے قبل امریکہ کے مشرقی ساحل پر آبادکئی شہر اور علاقے قیام پاکستان سے قبل والے انڈیا کی طرح برطانیہ کی نوآبادی ہوا کرتے تھے۔وہاں ایک شہر بوسٹن بھی ہے۔وہاں کی

Read more

کورونا اور حکومت کا رونا دھونا قابو سے باہر

اللہ خیر کرے۔ حکومت کی طفلانہ اور ناقص حکمت عملی، ریاستی اداروں کی بے تدبیری، سپریم کورٹ کے بے سروپا فیصلوں، کابینہ کی غیر فعالیت اور عجلت پسند، جذباتی، غیر منطقی اور تماش بین قوم کے نا معقول رویے کی وجہ سے آج کورونا پاکستان کے تقریباً ہر گھر میں پہنچ چکا ہے۔ موت کے سائے ہر جگہ لہرا رہے ہیں۔ ہسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش، ٹیسٹنگ کٹس اور کورونا سمیت جان بچانے والی بہت سی ادویات ناپید ہو چکی ہیں۔

Read more

عالمی ادارۂ صحت: پاکستان لاک ڈاؤن اٹھانے کی شرائط میں سے کسی ایک کو بھی پورا نہیں کرتا

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے پاکستان آفس نے صوبہ پنجاب کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن میں دو ہفتے کے لیے نرمی اور دو ہفتے کے لیے سختی کی حکمت عملی اپنائے کیونکہ اس سے مرض سب سے زیادہ قابو میں رہے گا۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے نام ایک خط میں ڈبلیو ایچ او کے پاکستان میں نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا ماہیپالا نے لکھا ہے کہ پاکستان میں اس وقت مثبت مریضوں کے سامنے آنے کی شرح 24 فیصد ہے اور اس شرح کو دیکھتے ہوئے یومیہ 50 ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرنا نہایت اہم ہے۔

Read more

ایکٹیمرا انجکشن سے سنا مکی تک: کوورنا کے علاج میں یہ سب کس حد تک مددگار؟

دنیا بھر میں جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے وہیں اس کی ویکسین کی تیاری کی کوششوں میں بھی تیزی آئی ہے۔

تاحال اس بیماری کا علاج دریافت نہیں کیا جا سکا ہے لیکن پاکستان میں اس وبا کے آغاز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ایسے پیغامات کی بھرمار دیکھی گئی جس میں مختلف ادویات، جڑی بوٹیوں یا پھر کھانے پینے میں روزمرہ استعمال ہونے والی اشیا کو اس بیماری سے صحت یابی میں مددگار یا پھر اس کا علاج ہی قرار دے دیا گیا۔

Read more

استاد محترم

کل تاریاں ہیٹھ کھڑو کے میں مضطرؔ! ادھی رات جد کھڑکی کھولی وقت دی آئی صدیاں دی خشبو محترم فرخی صاحب کی میرے اپنے خیال کے مطابق بے وقت لگتی وفات کی بدولت ماضی کی کھڑکی سے پرانی یادوں کے جھونکے در آنے لگے ہیں۔ اور ایک جھونکا ظاہری نگاہ سے بہت ہی معمولی سے واقعہ کی یادگار ہے لیکن خاکسار کی سوچ پر اس کا ایک مثبت اثر پڑا جس سے عمر بھر فیوض حاصل کیے جو ایک گڈرئیے

Read more

مرتی ہوئی مڈل کلاس تہذیب

لگ بھگ نو دن پہلے ایک چھ سالہ بچی زہرہ شاہ کی بحریہ ٹاؤن پنڈی کے ایک رہائشی اور اہلیہ کے ہاتھوں تشدد آمیز موت کے سبب الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا میں تھوڑی بہت تشویش انگیز پھڑ پھڑاہٹ ہوئی اور پھر خبری ندی کا پانی اسی بہاؤ پر بہنے لگا جس رخ بہنا اس کی عادت ہے۔ آپ میں سے شائد بہت سوں کو یاد ہو کہ گھریلو مشقت میں ملوث بچوں پر بہیمانہ تشدد کی موجودہ سیریز کا سب

Read more

گھریلو ملازمین پر تشدد کی سماجی برائی

پاکستان میں تقریباً 85 لاکھ گھریلو ملازمین کام کر رہے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ 2015 میں انٹرنیشنل لیبر آرگنازیشن کی طرف سے پیش کیے جانے والے اس اعداد و شمار کے علاوہ ان کہ متعلق اور کوئی اندازہ موجود نہیں۔ میرے خیال سے اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ تکنیکی طور پر گھروں پر کام کرنے والے یہ افراد ہماری غیر رسمی معیشت (informal economy) کا حصہ ہیں۔ غیر رسمی معیشت

Read more

’’اندر کی باتیں‘‘ اور عمران خان کی فیصلہ سازی

رمضان کے دوسرے عشرے کے دوران کابینہ کا ایک اجلاس ہوا تھا۔ اس میں موجود وزراء کی ایک بڑی تعداد وزیر اعظم سے شکوہ کرتی رہی کہ ’’اندر کی باتیں‘‘ صحافیوں تک پہنچادی جاتی ہیں۔کوئی بات خفیہ نہیں رہی۔ اس ضمن میں چند وزراء کے نام بھی لئے گئے جو مبینہ طورپر اپنے ہی ’’ساتھیوں‘‘ کو ’’بدنام‘‘ کرنے کے لئے ان کی کابینہ میں کہی باتوں کو بڑھا چڑھا کر میڈیا تک پہنچادیتے ہیں۔ مجھ تک یہ خبر پہنچی تو

Read more

اعلیٰ عدالتیں اور کرونا وائرس سے متعلقہ مقدمات

عدالت عالیہ اور عدالت عظمیٰ میں کرونا سے متعلق چند مقدمات میں عدالتی کارروائی ہمارے پڑھنے والوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہو گی۔ موقر صحافتی اداروں مثلاً بی بی سی، وائس آف امریکہ، ڈان اور ایکسپریس کی کوریج کی ایک ٹائم لائن پیش ہے۔ اپریل، مئی اور جون کی سماعتوں میں عدالتوں نے وسیع تر ملکی مفاد اور عوامی فلاح و بہبود کی خاطر حکومت کو حکم دیا کہ وہ بیوٹی پارلر اور نائی کی دکانیں بند کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے، شاپنگ مال اور بازار کھولے تاکہ لوگ نئے کپڑے خرید سکیں۔

بتایا کہ مارکیٹس اور کاروباری سرگرمیوں کو ہفتہ اور اتوار بند رکھنا آئین کی خلاف ورزی ہے، حکومتوں کو سفری پابندیاں لگانے سے منع کیا، حفاظتی کٹ کا مطالبہ کرنے والے ڈاکٹروں کو سوشل میڈیا پر شہرت کا متمنی قرار دے کر جرمانہ کیا۔ یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں کرونا اتنا سنگین نہیں جتنی رقم خرچ کی جا رہی۔ اور اب 8 جون کو حکم دیا کہ ڈاکٹرز کو حفاظتی سامان ہر حال میں دستیاب ہونا چاہیے، ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹیں کھولنے کا حکم واپس لے لیا، بتایا کہ کرونا وائرس لوگوں کو مار رہا ہے، اب وقت نہیں رہا، ایک لاکھ سے زائد کرونا مثبت کیس آ گئے ہیں۔

Read more

حکومت کو اپنی حکمرانی سے خطرہ ہے!

اپوزیشن لاکھ اعتراض کرے جتنا مرضی واویلا بچائے عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد عوام نے سکون کا سانس لیا تھا کہ بار بار آزمائے ہوؤں سے بڑی مشکل جان چھٹی ہے۔ تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد عوامی حلقوں میں یہ بات روز سے زیر بحث رہی کہ اب لوٹ مار ’کرپشن اور خود ساختہ مہنگائی کا خاتمہ ہو گا۔ اگر کسی طبقے نے ایسے مکروہ عزائم ظاہر کیے تو پھر اس کے خلاف فی

Read more

چند فیصلے جن پر نظرثانی کی ضرورت ہے

پاکستان میں شروع ہی سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے طریقہ کار پر اختلاف ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے درمیان لاک ڈاؤن پر اختلاف رہا۔ پنجاب، خیبر پختون خوا اور بلوچستان کی حکومتیں وفاقی حکومت کی طرف دیکھتی رہی۔ لیکن وفاق کی طرف سے کوئی واضح پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے وہ بھی شش و پنج کا شکار رہے۔ باہمی مشاورت اور متحد ہوکر اس وبا پر قابو پانے کے لئے

Read more

خوفزدہ عوام اور سمارٹ لاک ڈاؤن

ویسے تو حکومتی پالیسی نہایت مبہم سی ہے اور ہمیں نہیں معلوم کہ نامعولم اشرافیہ، حکومت کو کس قسم کے لاک ڈاؤن پر مجبور کر رہی ہے، لیکن ایک چیز تو واضح ہے کہ حکومت خود بھی سمارٹ لاک ڈاؤن کی خواہاں ہے۔ اس کی حکومتی وضاحت تو ہماری نظر سے ہیں گزری کہ یہ کیا ہوتا ہے، لیکن نریندر مودی کے سمارٹ لاک ڈاؤن سے کچھ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ کیا ہو گا۔

چوبیس مارچ 2020 کو مودی نے جب ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تو کہا کہ ”جان ہے تو جہان ہے“ ۔ لیکن جب معاملہ لمبا چلتا دکھائی دیا تو سمارٹ لاک ڈاؤن کے بارے میں سوچنا شروع کر دیا اور کہا کہ ”جان بھی جہان بھی“ ۔ پندرہ اپریل کو مشاورت کے بعد انڈیا میں یہ سمارٹ لاک ڈاؤن شروع کرنے کا اعلان سامنے آیا۔ اس میں مودی سرکار کی پالیسی یہ تھی کہ مختلف علاقوں کا ڈیٹا اکٹھا کر کے انہیں وبا کی شدت کے لحاظ سے سبز، نارنجی اور سرخ علاقوں میں بانٹا جائے اور ہر علاقے میں اس کے درجے کے حساب سے نرم یا سخت پابندیاں نافذ کی جائیں۔

Read more

لاہور 35 لاکھ، پنجاب میں 2 کروڑ مریض ہو سکتے ہیں، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب

لاہور: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب نے کہا ہے کہ کورونا کے معاملے پر حکومت ہوش کے ناخن لے، خدشہ ہے لاہور میں کم از کم 35 لاکھ جبکہ پنجاب بھر میں 2 کروڑ سے زائد مریض ہو چکے ہیں۔

Read more

شہباز شریف کی گرفتاری کیوں ضروری ہے؟

کورونا کے پھیلاؤ کے باوجود نا اہلیت کے شہنشاہ کی جانب سے شہباز شریف کی گرفتاری کا بھونڈا اقدام فی الوقت عدالت کی وجہ سے کارگر نہ ہو سکا مگر اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ کیا یہ فیصلہ صرف سلیکٹڈ کہلائے جانے والے وزیراعظم کا ہی ہے یا اس کے پیچھے وہ بھی ہیں جن کا نام لکھنے سے تحریر میں کانٹ چھانٹ ہو جاتی ہے۔ موجودہ دور حکومت میں اگر یہ کہا جائے کہ مقتدر قوتوں

Read more

کوٹ مراد کا جناور اور پنڈی کے توتے

شعور کے ننھے منے بیج کو علم کے سمندر سے پانی میسر رہے تو بیج نمو پا کر درخت بن جاتا ہے اور شعور کی منازل طے کرتے ذہن میں سوالات و فکر کا ایسا شور بپا ہوتا ہے کہ انسان پہچان نہیں پاتا کہ کون سی آواز کس کی ہے لیکن علم کی آبیاری ہو تو انسان سب سے پہلے اپنے ضمیر کی آواز سنتا ہے۔ بقول ہمارے ایک عم زاد کے ضمیر وہ درندہ ہے جو سب سے پہلے صاحب ضمیر کو نوچتا کھسوٹتا ہے پھر دوسروں کو اپنے سوالات اور فکر سے جھنجھوڑتا ہے۔

Read more

شہباز شریف کی گرفتاری اور برابر کی اکثریت

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی طرف سے ہر صبح کرنل شفیق کورونا وائرس کے متاثرین کے بارے میں تازہ ترین اعداد و شمار جاری کرتے ہیں۔ آج جبکہ یہ سطور لکھی جا رہی ہیں، 93983 کیسز کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔ 32581 صحت یاب ہو چکے ہیں۔ 1265 افراد کی حالت نازک ہے۔ ملک بھر کے 747 ہسپتالوں میں پانچ ہزار 60 مریض داخل ہیں۔ بڑی تعداد اپنے گھروں میں خلوت اختیار کیے ہوئے ہے۔ کاروبار زندگی معمول کے مطابق چلانے کی کوشش ہو رہی ہے۔

Read more

پیسہ کمانا بھی ہماری جدوجہد کا ایک اہم حصہ ہے

ایک بہت ہی سنگین مسئلہ جس کا مشاہدہ میں نے نہایت قریب سے کیا، اس کا تعلق مسلم نوجوانوں کے مستقبل سے ہے۔ ہمارے نوجوان معاشرتی علوم کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے جیسے ہی یونیورسٹی کے کسی کورس میں داخلہ لیتے ہیں، وہ دائیں اور بائیں بازو کی ایک بائنری میں پھنس جاتے ہیں۔ کوئی تو ایک دم ہی ملحد ہوجاتا ہے، کچھ بھکت بن جاتے ہیں اور باقی جو بچتے ہیں وہ کہاں جاتے ہیں اور کیا کرتے ہیں اس پر گفتگو کرنا بے معنی ہے۔ بیشتر یونیورسٹیوں میں علمی طور پر پولورائزیشن کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے۔ موجودہ طبقاتی، سیاسی چپقلش کے ماحول اور آمرانہ نظام کے عروج کے دور میں ان میں سے ایک بڑی تعداد سیکولرازم کے سوالات کو دبانے کی کوشش میں بائیں بازو کی طرف مڑ جاتی ہے۔

Read more

ٹوٹتے اور بکھرتے پھول!

کچھ روز قبل، پاکستان کے شہرراولپنڈی میں ایک اور زینب جان سے گئی، ایک اور پھول جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیا گیا، ایک اور چراغ بجھا دیا گیا۔ 8 سالہ بچی، جس کا نام زہرہ، اور تعلق مظفر گڑھ سے بتایا جاتا ہے، روات کے علاقے میں نجی ہاوئسنگ سوسائٹی کے ایک گھرمیں ملازمہ تھی، اور اس کو مبینہ جنسی زیادتی اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بچی کے ساتھ ہونے والی ابتدائی زیادتی کی وجہ گھر کے

Read more

شہباز شریف پر احسان!

منگل کے روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے ان کی ماڈل ٹاؤن میں اقامت گاہ پر نیب کے ناکام چھاپے سے جو ڈرامہ شروع ہوا تھا وہ اگلے ہی روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل 2 رکنی بینچ کے کورٹ روم میں اس وقت ختم ہو گیا جب فاضل ججوں نے 17 جون تک ان کی عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کر لی۔ تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے باوجود شہباز شریف نیب کے ہتھے نہ چڑھے اور وہ انہیں جل دینے میں کامیاب رہے لیکن اس سے احتساب کے اس ادارے کی حیثیت جو پہلے ہی متنازعہ چلی آ رہی تھی، مزید خراب ہوئی ہے۔

Read more

نئے چہروں اور بلدیاتی اداروں کے ذریعے تحریک انصاف تبدیلی لا سکتی ہے

سیاسی حالات پر نظر رکھنے والا ایک عام آدمی بھی بتا سکتا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو اگلی حکومت تحریک انصاف کی بنا کے دی جائے گی۔ جمہوریت کی تعریف یہ بیان کی جاتی ہے کہ عوام کی حکومت عوام کے ذریعے، مگر پاکستان کے اس دلفریب و دل کھینچ مگر تزویراتی نقطہ نگاہ سے حساس خطے میں جمہوریت ذرا اور معنوں میں پائی جاتی ہے۔ یہاں جمہوریت ایسی ہے کہ عوام کے لئے حکومت وفاق کے ذریعے۔

Read more

کورونا وائرس آگاہی مہم کے لیے پنجاب کے گورنر چوہدری سرور کی جانب سے ٹِک ٹاک سٹارز کی مدد حاصل کرنے پر سوشل میڈیا پر بحث

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے چند روز قبل کورونا وائرس سے متعلق آگہی بڑھانے کے لیے پاکستان کے چند کامیاب ٹک ٹاک سٹارز کو گورنر ہاؤس میں مدعو کیا تھا۔ اگرچہ سوشل میڈیا کو اس خبر کی شنید تھوڑی دیر سے ملی مگر جب ملی تو اس پر خوب تبصرے ہوئے۔ چند صارفین نے اس پر تنقید کی جبکہ دیگر نے اس حکومتی اقدام کی تعریف کی۔ گورنر ہاؤس میں مدعو کیے جانے والے ٹک

Read more