گجرات: اعتکاف کے دوران بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار، سوشل میڈیا کے ذریعے نوعمر بچوں کو نشانہ بنانے والا گینگ بے نقاب

آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وسطی شہر گجرات میں پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے ماہ رمضان میں مسجد میں اعتکاف کے دوران ایک نوجوان لڑکے کو ریپ کرنے کی کوشش کی۔ مقامی پولیس کے مطابق انھیں ایک شخص کی جانب سے چند روز قبل ایک درخواست موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کا 15 سالہ بیٹا محلے کی مقامی

Read more

آصف زرداری کے ساتھ دکھائی دینے والی رخسانہ بنگش کون ہیں

پاکستان میں احتساب کے ادارے نیشنل اکاؤنٹیبلیٹی بیورو (نیب) نے ایک کاروباری شخصیت عمر منظور کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے تحت تحقیقات شروع کی ہیں اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے اسے آصف زرداری کے خلاف ’گھیرا تنگ‘ کرنے کی بھونڈی کوشش قرار دیا ہے۔

آخر ایک غیر معروف نوجوان کاروباری شخصیت کے خلاف نیب کی کارروائی کا ملک کی اہم ترین سیاسی شخصیات میں سے ایک اور سابق صدر کے ساتھ ایسا کیا تعلق ہے کہ پیپلز پارٹی اسے اپنی جماعت کے خلاف ایک سازش قرار دے رہی ہے۔

Read more

کوچہ کابینہ

پاکستان کے آئینی نظام میں وفاقی کابینہ قومی اور بین الاقوامی امور پر فیصلے کرنے کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے۔ کابینہ وزیر اعظم کو مشورے دیتی ہے اور فیصلہ سازی سے پہلے اس پر بحث بھی کرتی ہے۔ کابینہ میں اختلاف رائے ہونا معمول کی بات ہے کیونکہ اسی اختلاف رائے پر بحث سے اچھی فیصلہ سازی ممکن ہوتی ہے۔

جب سے پاکستان بنا ہے وفاقی کابینہ میں اختلاف رائے کی کہانیاں اخبارات کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ ایوب کابینہ میں محمد شعیب اور ذوالفقار علی بھٹو، بھٹو کابینہ میں شیخ رشید اور کوثر نیازی، نواز کابینہ میں چودھری نثار اور خواجہ آصف کے درمیان اختلافات مستقل موضوع رہے۔

Read more

تین ماہ کی کارکردگی رپورٹیں کیا ہوئیں؟

پنجابی محاورہ کا ترجمہ ہے :بات کہتی ہے مجھے زبان سے نکال میں تجھے گھر سے نکالوں گی۔ ہم محتاط ہیں کہ مدتوں بعد تیسری پارٹی کی حکومت آئی اب بھٹکنے کی ہمت نہیں لیکن یہ جو وقفے وقفے سے پنجاب کابینہ میں رد و بدل کی بات آتی ہے وہ آخر کچھ دن بعد کہاں چلی جاتی ہے۔ پنجاب کابینہ کی کارکردگی سنا ہے وزیر اعظم عمران خان خود دیکھتے ہیں۔ ہفتے کے روز جب وہ اسلام آباد سے لاہور آتے ہیں تو گھریلو مصروفیات کے ساتھ ساتھ ایک لازمی کام پنجاب حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہوتا ہے۔

Read more

اقلیتی کمیشن: پہلے سپریم کورٹ کا فیصلہ (14 جون 2014) پڑھیں

حکومت نے اقلیتی کونسل بنانے کا اعلان کیا۔ تا کہ ملک میں مذہبی روداری اور مذہبی آزادی پیدا کی جائے۔ اور یہ سپریم کورٹ کے ایک فیصلہ کی تعمیل میں کیا جا رہا تھا۔ اس فیصلہ کا پس منظر یہ تھا کہ سپریم کورٹ کے علم میں یہ حقائق آئے کہ مذہبی منافرت کی بناء پر اسماٰعیلی فرقہ اور ہزارہ برادری اور ہندو برادری اور کئی دوسرے مسالک سے وابستہ افراد کے بنیادی حقوق پامال ہو رہے ہیں۔ اس پر

Read more

عثمان بزدار کے وزراء

سردار عثمان بزدار جب سے پنجاب کے وزیراعلیٰ بنے ہیں تب سے وہ میڈیا کے نشانے پر ہیں، ہر روز ٹی وی چینلز، کامیڈی شوز، سوشل میڈیا پر ان پر تنقید کے نشتر چلائے جاتے ہیں، ان کی ڈمی بنائی جاتی ہیں، ان سے ایسی ایسی باتیں منسوب کی جاتی ہیں کہ حیرانی ہوتی ہے کہ اتنا بے توقیر وزیراعلیٰ پنجاب اپنی زندگی میں نہیں دیکھا، میری بدقسمتی کہہ لیں یا خوش قسمتی، ویسے خوش قسمتی کم ہی ہے کہ

Read more

کرونا سنٹرز: پی ٹی آئی کے ووٹر مریض بھی شرمناک حکومتی سلوک پر بلبلا اٹھے

کرونا سنٹرز کے ”قیدیوں“ کا صبر جواب دینے لگا، سرکاری حکام کی لاپرواہی، عدم توجہی اور بے حسی کے شکار شہری کرونا سنٹرز سے وڈیو بنا بنا کر بھیجنے لگے جن میں وہ جہاں اپنی مدد کے لئے روتے ہوئے داد فریاد کرتے اور حکام کی انتہائی بے حسی کا ماتم کر رہے ہیں وہیں حکمرانوں اور سیاسی قیادت کو بد دعائیں دینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ایسی وڈیوز زیادہ تر ملک کے سب

Read more

اس بار گلگت بلتستان میں ڈھائی سال کے لئے حکومت منتخب کی جائے

صدر پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان میں نگراں حکومت کے قیام اور انتخابات کے انعقاد کے لئے ترمیمی آرڈر جاری ہو چکا ہے۔ عملی مشاہدہ یہی ہے کہ یہاں الیکشن نہیں سلیکشن ہوتی ہے، پہلے سے ہی صاف واضح ہوتا ہے کہ وفاقی حکومت والی پارٹی کو یہاں سے جتوایا جائے گا، یہاں تک کہ وفاق کی دیگر بڑی پارٹیوں کو امیدوار بھی میسر نہیں آتے۔ اس طرح گلگت بلتستان کا سیاسی مزاج بہت بری طرح خراب ہو رہا ہے۔ دوسرا مسئلہ یہ کہ مثلاً 2009 میں پیپلز پارٹی کی حکومت آئی اور 2013 میں وفاق میں پی پی حکومت کے خاتمے کے ساتھ یہاں بھی حکومتی عملداری ختم ہو چکی تھی۔ باقی 2 سال مہدی شاہ حکومت نے خانہ پری کے طور پر نکالے۔ بعینہ 2015 میں تشکیل پانے والی نون لیگی حکومت میں دم خم 2018 تک رہی جب تک اسلام آباد میں بھی ن کی حکومت تھی۔

Read more

سوال، اختلاف اور دلیل…. مکالمہ کیسے کیا جائے؟

اگر بات ہی کرنا ہے تو کیوں نہ اچھے لوگوں کی بات کی جائے۔ بعض انسانوں میں کوئی ایک خوبی ذات کا اتنا بڑا منطقہ گھیر لیتی ہے کہ شخص اور صفت میں فاصلہ نہیں رہتا۔ نام استعارہ بن جاتا ہے اور خوبی کو ایک نام مل جاتا ہے۔ یوسف میں حسن آ جاتا ہے۔ بات کے موضوعی ہونے سے ڈرنا چاہئے لیکن محسوس یہ ہوتا ہے کہ خوبی کی ایک تعریف شاید یہ ہے کہ اس کا دوسری اچھائی

Read more

سرکاری سوراخ سے شہباز شریف کو روزانہ بریفنگ کا انکشاف

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی حالیہ وطن واپسی کے بعد صوبائی انتظامیہ کے جن 3 اہم عہدے داروں نے خاموشی سے جا کر شہبازشریف کو اہم بریفنگ دی تھی، انہی میں سے ایک اعلیٰ بیوروکریٹ سابق وزیراعلیٰ کو روزانہ کی بنیاد پر خفیہ طور پر رپورٹ پیش کرتا ہے، صوبائی سیکرٹری عہدہ کا یہ اعلیٰ بیوروکریٹ ہر روز اپنے ڈرائیور کے موبائل فون سے نمبر ملا کر اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت اور برسر اقتدار پی ٹی آئی

Read more

عرفان صدیقی صاحب کی کتاب ”جو بچھڑ گئے“

معروف کالم نگار جناب عرفان صدیقی کے کالموں کا مجموعہ ”جو بچھڑ گئے“ پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ تمام کالم صدیقی صاحب کے ساتھ کسی نہ کسی طرح منسلک لوگوں کے نام ہیں، جو اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ صدیقی صاحب نے اپنی کتاب میں 28 اکتوبر 2010 کو روزنامہ جنگ میں شائع ہونے والا کالم ”آغا جی“ شامل کیا ہے جو ”آغا شورش کاشمیری“ کے بارے میں ہے۔ مصنف نے آغا صاحب کو عطاء اللہ شاہ بخاری کے بعد

Read more

گردن توڑ کر قتل کرنے والا لاہور کا مالشیا ججی سیریل کِلر کیسے بنا؟

یہ رواں برس جنوری کی بات ہے۔ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے گنجان آباد علاقے بھاٹی گیٹ میں داتا دربار کے عین سامنے میٹرو بس کے پُل کے نیچے پولیس کو ایک لاوارث لاش ملی۔ ایسی ہی ایک لاش قریب ہی اسلام پورہ سے بھی چند ماہ قبل بھی ملی تھی۔ ان دونوں افراد کو تیز دھار آلہ سینے میں اتار کر قتل کیا گیا تھا۔

ہلاک ہونے والے دونوں شخص نشے کے عادی اور ’مالشیے‘ تھے اور ایسے درجنوں بے گھر افراد میں شامل تھے جو داتا دربار اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سڑک کنارے رہتے ہیں۔

Read more

پیدائش سے پہلے مرنے والا خوش نصیب بچہ

میں خیرمقدم کرتا ہوں ان سورما جہادیوں کا جنھوں نے گذشتہ منگل کو کابل کے ایک زچہ بچہ ہسپتال میں کافر نوزائیدہ بچوں، ان کی دس دین دشمن ماؤں، اغیار کی ایجنٹ چند نرسوں اور ایک مشرک سیکورٹی گارڈ سمیت چوبیس ناپاک روحوں کو قتل اور سولہ کو زخمی کر دیا اور وہ بھی ایک ایسے ہسپتال میں جس کا انتظام و انصرام یہود و نصاری کی پروردہ تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز (ایم ایس این) کے ہاتھ میں ہے۔

Read more

راہزن یا راہبر

مذہب اگرچہ ذاتی مگر اتنا حساس معاملہ ہے کہ بڑی آسانی سے اس خطے کی جنتا کو ورغلا کر اپنے مقاصد پورے کر لیے جاتے ہیں۔ اور یہ فارمولہ ہر مذہب کے ماننے والوں پر لاگو ہوتا ہے۔ یہاں کے لوگ اتنے جذباتی ہیں کہ بغیر تحقیق کیے اور حقائق کو جانے اس پر اظہار شروع کردیتے ہیں۔ اور یوں مذہب کے ٹھیکیداروں کا روزگار جاری رہتا ہے۔ ویسے تو ایسی بہت سی مثالیں موجود ہیں مگر میں آج ایک واقع کا ذکر کروں گا۔ گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی کہ پاکستان بائبل سوسائٹی نے ایک کتاب شائع کر کے مسیحیوں کی مذہبی کتاب بائبل کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

اسی دوران اس انتظامیہ نے جو یونائٹیڈ کرسچن ہسپتال (یوسی ایچ) کے منتظمین میں بھی شامل تھے انہوں نے یو سی

Read more

کورونا کے ساتھ زندگی گزارنی ہے

پوری دنیا کو کورونا وائرس نے چکرا کر رکھ دیا ہے۔ انسانی تاریخ کی یہ انوکھی وبا انسانوں سے انسانوں کو منتقل ہوتی ہے، گویا اس سے بچنے کے لیے انسان کا انسان سے فاصلہ برقرار رکھنا ضروری ہو گیا ہے۔ بعض اوقات اس کی کوئی علامت بھی ظاہر نہیں ہو پاتی، اور یہ انتہائی خاموشی کے ساتھ ایک جسد خاکی سے دوسرے جسد خاکی میں منتقل ہو جاتی ہے۔ تین لاکھ سے زائد افراد اس کی وجہ سے لقمۂ اجل بن چکے ہیں، جبکہ لاکھوں بستر علالت پر پڑے ہیں، وہ معمول کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے قابل نہیں رہے۔

Read more

بھائی صاحب! آپ اتنے متعصب کیوں ہیں؟

لاک ڈاؤن شروع ہونے سے کچھ دن پہلے کی بات ہے۔ میں کراچی سے گاؤں کے لیے نکل رہا تھا تو سوچا کیوں نہ میلے کپڑے ڈرائے کلین کے لیے دیتا چلوں۔ ایک ہاتھ میں میلے کپڑوں کی گٹھری اور کندھے میں سفری بیگ اٹھائے ڈرائے کلین شاپ پر پہنچا تو بڈھا دکاندار پوچھنے لگا ”سندھ جا رہے ہو؟“ میں نے ناگواری کے تاثرات کے ساتھ جواب دیا ”آپ کے خیال میں کراچی جاپان میں ہے؟“ تو طرح طرح کی وضاحتیں دینے لگا کہ اس کا یہ مطلب نہیں تھا کہ کراچی سندھ میں نہیں ہے۔

Read more

وبا اس نظام کو بھی ختم کرتی نظر آ رہی ہے

وبا کے دن ہیں اور ہم سب کمزور ہیں، رب تعالیٰ ناراض لگتا ہے۔ لب پر درخواست اور دعا ہے۔ ”یا مولا! مجھے وہ طاقت نہ دے جس سے میں دوسروں کو کمزور کروں۔ و ہدولت نہ دے جس کی خاطر میں دوسروں کو حقیر اور غریب سمجھوں۔ وہ علم نہ دے جسے میں اپنے سینے میں چھپا کر رکھوں۔ وہ بلندی نہ دے کہ مجھے اپنے سوا کچھ نظر نہ آئے۔ مجھے وہ سب کچھ دے جو میں دوسروں میں بانٹ سکوں“ ۔ یہ دعا مولانا روم سے منسوب ہے۔

Read more

سحر انگیز اور دل موہ لینے والے موسیقار نثار بزمی

جل گاؤں، ریاست مہاراشٹرا، بھارت میں سید قدرت علی کے ہاں 1924 کو بچے کی پیدائش ہوئی۔ سید نثار احمد نام تجویز ہوا۔ کسے معلوم تھا کہ آگے چل کر یہ برصغیر پاک و ہند میں نام کرے گا۔ ابھی گیارہ بارہ سال کی عمر ہو گی کہ معاشی مسائل سے نبٹنے کی خاطر ان کو ( اس وقت ) بمبئی کی ایک نامور قوال پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا پڑی۔ سر تال خدائی عطیہ تھا جب کہ موسیقی کے اسرار و رموز سے کوئی واقفیت نہیں تھی۔ تب قسمت نے یاوری کی اور 1930 کے اواخر میں بمبئی کی موسیقی میں اہم شخصیت خان صاحب امین علی خان کی شاگردی میں چار سال رہے۔ یوں محض 13 سال کی عمر میں مروجہ راگ راگنیوں اور آلات موسیقی میں خاصی مہارت حاصل کر لی۔ 1939 میں صرف 15 سال کی عمر میں آل انڈیا ریڈیو میں اسٹاف آرٹسٹ ہو گئے۔ یہیں ( بمبئی ) کے ریڈیو اسٹیشن سے نشر ہونے والے ڈراموں میں گیتوں کی طرزیں بھی بنائیں۔ ان کی بنائی ہوئی دھنوں پر رفیق غزنوی اور امیر بائی کرناٹکی جیسے نامور موسیقاروں اور فنکاروں نے گایا۔ یہ معمولی بات نہیں۔ ایسے کامیاب کام کے بعد سید نثار کی ماہانہ تنخواہ بڑھا کر پچاس روپے کر دی گئی جو اس وقت ایک معقول رقم مانی جاتی تھی۔

Read more

ملک لیڈر کا متلاشی ہے

جوں جوں کورونا وائرس پاکستان میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہا ہے، اموات کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ رواں ماہ کے آغاز میں ملک بھر میں کورونا کے 16473 کیسز تھے جو 15 مئی تک بڑھ کر قریباً 37000 تک پہنچ گئے۔ یہ کوئی حسن اتفاق نہیں ہے کہ پاکستان چند روز میں ہی کورونا وائرس سے متاثرہ ملکوں میں 24 ویں سے 19 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

جب سے کورونا وائرس نے پاکستان کا رخ کیا ہے، لاک ڈاؤن پر متذبذب پالیسی کے باوجود حکومتی زعما بالخصوص وفاقی وزرا رطب اللسان ہیں کہ ہم تو مقدور بھر کوشش کر رہے ہیں اور یہ وائرس پاکستان میں اس تیزی سے نہیں پھیل رہا جیسے بعض دوسر ے ممالک میں پھیلا ہے لیکن یہ دلیل وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید بودی لگنے لگی ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان تو برملا کہتے ہیں کہ میں روز اول سے یہ کہہ رہا ہوں کہ میں نظریاتی طور پر مکمل لاک ڈاؤن کا مخالف ہوں۔

Read more

اسد عمر نے شوگر انکوائری کمیشن میں کیا اہداف حاصل کر لیے؟

چینی سکینڈل انکوائری کمیشن نے ”چوہدریوں“ کو بیک ڈور سیاسی جوڑ توڑ سے روک دیا ہے، اس طرح کہ پنجاب میں گزشتہ چند ہفتوں سے جاری ”چوہدری برادران“ کی علانیہ و خفیہ سیاسی سرگرمیاں شوگر سکینڈل کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیشن کی رپورٹ تک کے لئے مؤخر ہو گئی ہیں، یوں کمیشن کی کارروائی نے بالواسطہ ”چوہدری برادران“ کی طرف سے پنجاب میں جاری سیاسی جوڑ توڑ کی تمام تر سرگرمیاں ”ہولڈ“ پر چلی گئی ہیں اور اب جہاں

Read more

جاوید جبار بلوچستان کے معاشی مفاد کا تحفظ نہیں کر سکتے

عجب تماشہ ہے ملک میں کرونا کی روز بروز پھیلتی وبا کے موثر تدارک کے لیے پارلیمنٹ کے ذریعے وسیع تر اتفاق رائے سے متفقہ فیصلے کرنے کے لیے اجلاس جاری ہے۔ جس میں جناب وزیراعظم تشریف نہیں لائے۔ خیر اس عمل سے ان کی انائیت پسندی اور تنقید برداشت کرنے کی صلاحیت کے فقدان کا اظہار ہوتا ہے۔۔ لیکن 13 مئی کو نماز ظہر سے پہلے جب سابق وزیراعظم جناب شاہد خاقان عباسی انتہائی منجھے ہوئے پارلیمانی لب و

Read more

مالیاتی کمیشن، سیاسی سرپھٹول اور شکاری کے آزمودہ ہتھکنڈے

ملک میں انتشار، سیاسی تصادم، بے یقینی اور کورونا وائرس سے پیدا شدہ عوامی صحت اور ملکی معاشی بحران کے تناظر میں گزشتہ روز اداریہ میں سوال اٹھایا گیا تھا کہ اس ڈرامے کا ماسٹر مائنڈ کون ہے؟ ملک چلانے والے شاید اس سوال کا جواب دینا کسر شان سمجھیں اور حکومت میں شامل کسی بھی شخص کو یہ کہنے یاماننے کا حوصلہ نہیں ہوگا کہ وہ بے اختیار اور بے بس ہے۔ لیکن مسائل میں اضافہ کے ساتھ یہ

Read more

درپیش چیلنجز کا مقابلہ

پاکستان کو اس وقت بدترین معاشی صورتحال کا سامنا ہے۔ کرونا وائرس نے ملک کے اقتصادی نظام کو بری طرح زک پہنچائی۔ مملکت پہلے ہی معاشی بحرانوں سے نکل نہیں پائی تھی کہ کرونا وبا نے پاکستان کے اقتصادی نظام کو مزیدمفلوج کرکے رکھ دیا۔ موجودہ حکومت کی جانب سے معاشی پالیسیوں کو مربوط انداز میں مرتب کرکے، انہیں مستقل خطوط پراستوارکرنے لئے کئی تجربات کیے جاچکے، لیکن حکومتی معاشی ٹیم کو طویل عرصے سے درپیش مسائل کو حل کرنے

Read more

اپوزیشن کیوں حواس باختہ ہے؟

انسان محدود صلاحیتوں کے ساتھ پیدا ہوا ہے کوئی بھی شخص عقل کل اور ہر فن مولا نہیں ہو سکتا۔ تحریک انصاف کو حکومت میں لانے والے خواہ وہ ووٹر ہوں، صحافی یا پھر غیبی ہاتھ اپنے ذاتی مقاصد کے سوا ان کے پیش نظر یہ مقصد بھی تھا کہ عمران خان ایماندار شخص ہیں اور وہی کرپشن کی دیمک سے متاثر اس ملک کی بنیادیں مضبوط کر سکتے ہیں۔ ان خوش فہموں کو توقع تھی کہ خان صاحب کے

Read more

پروفیسر سید محفوظ علی شاہ : وزیر آباد کا ”ارسطو“ رخصت ہو گیا

رواں ہفتے میں نے گورنمنٹ سر سید ڈگری کالج گجرات میں سیاسیات کے سابق پروفیسر سید محفوظ علی شاہ کی خیریت دریافت کرنے کے لیے وزیر آباد ان کے گھر فون کیا۔ اور ان کے بڑے صاحبزادے سید ارشد علی شاہ (لیکچراراکنامکس، پنجاب کالج گجرات) سے بات ہوئی۔ سلام دعا کے بعد ان سے درخواست کی کہ پروفیسر صاحب سے بات کروا دیں۔ انہوں آہستہ آواز میں نے یہ غمناک خبر سنا کر دکھ سے دوچار کر دیا کہ ان

Read more

پاکستانی اور کورونا

کورونا کے خلاف ہم سب ہیں، یہ ایک ایسا دشمن ہے جو نہ انسانوں کا رنگ دیکھ رہا ہے نہ نسل اور نہ ہی جنس یا مذہب، اس موذی مرض سے سب کو ایک جیسا خطرہ لاحق ہے۔ دنیا نے جنوری میں اس کو عالمی خطرے کے طور پر آبزرو کرنا شروع کیا اور وسط مارچ تک یہ دنیا کے قریباً تمام ممالک کو کم یا زیادہ متاثر کر چکا تھا۔ مختلف ملکوں نے اس سے نمٹنے کی مختلف حکمت عملی اپنائی، ہمارے لیے زیادہ خبریں پاکستان کے ساتھ ساتھ چین، امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب اور ہندوستان سے اہم رہیں۔

Read more

مخدوم تو اچھے ہوتے ہیں!

شاہ محمود قریشی ملتان کے نامور مخدوم ہیں۔ مہربان انسان ہیں اسی لئے دنیا ان کی قدردان ہے ان سے محبت کرتی ہے۔ انہیں جب کبھی دیکھا اس نظر سے دیکھاجس نظر سے برسوں پہلے انہوں نے ہیلری کو دیکھا تھا۔ یہ منظر جس میں جام بھی تھے ( واضح رہے کہ یہ جنوبی پنجاب والے جام نہیں ہیں ) کسی دل جلے فوٹو گرافر نے اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا اور پھر یہ محفوظ شدہ منظر وائرل ہو کر

Read more

آدھا تیتر آدھا بٹیر لاک ڈاؤن

سندھ میں لاک ڈاؤن کی کہانی عوام کو سمجھ آنا تو دورخود حکومت سندھ سمجھنے سے قاصر ہے کہ کیا کیا اور کیا کرنے جا رہے ہیں حکومت سندھ نے لاک ڈاؤن کا علان تب کیا جب وفاقی حکومت لاک ڈاؤن کے خلاف تھی اور ملک کو معیشت کے نقصان کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی طرف نہیں لے کر جانا چاہتی تھی تب سندھ حکومت نے صرف ایک بات پہ زور دیا کہ ہمیں عوام کو اس وبائی مرض

Read more

بندیا رانا: ایک ذہین، باشعور اور بہادر خواجہ سرا جس نے ہار نہیں مانی

بندیا رانا نا صرف کراچی بلکہ پاکستان کے دیگر شہروں میں بسنے والے خواجہ سراؤں کے حقوق بحالی کے لیے ایک ایسا کردار ہیں جنہوں نے کٹھن سے کٹھن حالات میں اپنی جدوجہد جاری رکھی۔ انھوں نے 2013 ء کے انتخابات میں کراچی سے حصہ لیا، مخالفین ان کے کاغذات نام زدگی منظور ہونے کے بعد اس قدر خوف زدہ ہو گئے کہ انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے علاوہ ان کی انتخابی مہم میں ہر طرح کی

Read more

ہم اور پنجابی زبان

میرے بچوں کی مادری زباں اردو ہے۔ کیونکہ ان کی ماں اردو بولتی ہے تو مجبوری ہے۔ ورنہ میں تو مقدور بھر پنجابی کا تڑکا لگانے کی کوشش کرتا ہوں اور اردو کے جواب میں بھی اکثر پنجابی میں ہی مافی الضمیر بتاتا ہوں۔ گو کہ اردو میں بھی اچھا خاصا گزارا کر لیتا ہوں۔ مگر مجھے یہ فطری نہیں لگتا اور جس دن مجھے کبھی مسلسل بوجہ مجبوری اردو میں بات کرنا پڑے تو یقین کیجیے تشنگی کا عالم

Read more

زندگی کاروبار سے بیش قیمت ہے!

پوری دنیا عجیب مخمصے میں گرفتار ہے کہ جہاں طویل لاک ڈاؤن کے بعد کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دی گئی وہاں وائرس کی نئی لہر آ رہی ہے اور جہاں اجازت نہیں دی گئی وہاں لاک ڈاؤن میں نرمی کے حق میں مظاہرے بھی ہو رہے ہیں، تاہم ان ملکوں میں سماجی فاصلے کی پابندیوں پر پاکستان کی نسبت بہتر طور پر عمل ہو رہا ہے، حکومت جو ہدایات دیتی ہے کم و بیش ان کے مطابق ہی کام ہوتا

Read more

یہ باتیں حاکم لوگوں کی

کرونا کی وبا کے اثرات کو کم کرنے کے لیے حکومت نے ڈیڑھ ماہ قبل جو لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا اس میں نرمی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ حکومت کا استدلال یہ ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کے آغاز سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت کا پہیہ چلنا شروع ہوگا۔ لیکن طرفہ تماشا یہ ہے کہ وفاق اور صوبوں میں ہم آہنگی نام کی کسی شے کا وجود شاید ہے ہی نہیں۔ دوسرے صوبوں کو تو چھوڑیئے

Read more

میں ہوں اطہر شاہ خان جیدی

جی، جی میں ہوں اطہر شاہ خاں۔ اکثر لوگ مجھے ”جیدی“ کہہ کر پکارتے ہیں۔ نہیں، نہیں، مجھے برا نہیں بلکہ بہت اچھا لگتا ہے۔ کہ میری تخلیق اس قدر مقبول ہوئی اور میری پہچان بھی بن گئی۔ پاکستان بننے کے بعد والدین، رام پور اتر پردیش سے لاہور آ بسے۔ میری عمر اس وقت 4 سال تھی۔ لاہور کے مختلف سکول و کالج سے تعلیم حاصل کی۔ ہوش سنبھالتے ہی گھر میں قلم و کتاب کے رشتہ کو محترم

Read more

کرونامسخرہ نہیں ہے

ہم ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر پائے کہ لاک ڈاؤن مکمل طور پر ہونا چاہیے یا جزوی طور پر۔ ہم اس حوالے سے بھی ابھی کوئی مکمل فیصلہ نہیں کر پائے کہ مساجد میں باجماعت نماز کی ادائیگی ہونی چاہیے یا نہیں۔ ہم اس معاملے پہ بھی گو مگو کی کیفیت کا شکار ہیں کہ اگر جماعت قائم کی جاتی ہے تو نمازیوں کا درمیانی فاصلہ تین فٹ ہونا چاہیے یا چھ فٹ۔ درزی کی دکان کھلے گی یا نائی کی، ہمارا فیصلہ اس حوالے سے بھی غیر یقینی کا شکار ہے۔

Read more

سندھ حکومت اور میڈیا

مٹھی تھر پارکر سندھ کا اک دور پار کا علاقہ ہے وہاں کے مقامی صحافیوں کو مین سٹریم میڈیا پہ آنے کا موقع صرف انتخابات کے مواقع پہ ملتا تھا۔ اک دن اک نیوز چینل پہ غذائی قلت کے شکار بچے کی رپورٹ کیا چلی۔ میڈیا کو اک ہاٹ ٹاپک اور مقامی صحافیوں کو مین سٹریم میڈیا پہ ’ان‘ رہنے کا نسخہ کیمیا ہاتھ لگ گیا۔

عوام یہ جانے بغیر کہ میلنیوٹریشن کیا چیز ہے کیوں ہوتی ہے پاکستان میں کن کن علاقوں میں پائی جاتی ہے سندھ حکومت کے خلاف بولنا شروع ہو جاتے ہیں۔ راقم نہ صرف نیوٹریشنسٹ ہے بلکہ چار سال سے زائد یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کے غذائی کمی کے شکار بچوں کے پروجیکٹ پہ کام کر چکا ہے۔ یہ غذائی قلت عموماً دو طرح کی ہوتی ہے۔ اک میں جسم سوکھ کر کانٹا بن جاتا ہے جبکہ دوسری قسم میں بچے کا جسم سوج جاتا ہے۔ پانچ ماہ سے لے کر انسٹھ ماہ (پانچ سال) تک کے بچوں کو قابل علاج سمجھا جاتا ہے اس کے اوپر والوں کرانک میلنیوٹریشن میں شمار کیا جاتا ہے جس کا علاج عمومی طور پہ ممکن نہیں۔

Read more

استحصال کا خاتمہ۔ ۔ ۔

مملکت کے علاقہ جات اور مذہب کے آرٹیکل کے بعد سب سے اہم ترین آرٹیکل دستور پاکستان میں آرٹیکل ( 3 ) ہیں اس شق کا مطلب ہے کہ ریاست پاکستان تمام اقسام کے استحصال کے خاتمے کے لئے اقدامات کرے گی۔ اس آرٹیکل پر عمل کرنے سے پاکستان کے 75 % فیصد مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے اس طرح کی شقوں میں روح ڈالنے کی ضرورت ہوتی ہے جیسا کہ اٹھارہویں ترمیم میں کنکرنٹ لسٹ ختم ہوجانے

Read more

جنت کے خواب

وہ ابھی بچہ تھا جب اس کے دماغ کے ساتھ کھیلنا شروع کیا گیا۔ ۔ ۔ اس کی ایک وجہ شاید یہ تھی کہ اس نے اس دور میں آنکھ کھولی تھی جب ہر طرف جنگی رومان زبان زد عام تھے اور سب سے بڑھ کر جنت کا حسین خواب دکھایا جاتا تھا۔

‎اگر یوں کہا جائے کہ چار سو جنت اور جہنم کا خواب بک رہا تھا، تو غلط نہ ہو گا۔ اس خواب کے اتنے بیوپاری تھے کہ ان کی تعداد کا صحیح اندازہ لگانا مشکل تھا۔ ہر کوئی اس خواب کو بیچنے کے لئے مختلف دکانیں سجائے بیٹھا تھا اور وزیرستان میں انھی خوابوں کو بیچنے والوں کی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا تھا کہ خواب کے ان منڈیوں (ان کے مراکز) میں اسلحے سمیت اس خواب کے سوداگر کے ساتھ سینہ بہ سینہ ہزاروں پیروکار موجود ہوتے، اور اگر کوئی ان سے اختلاف رائے رکھتا یا ان سے اختلاف کرتا تو اس کو دبوچا جاتا اور اگر کوئی اور کسی اور خواب کی ریڑھی لگاتا، اس کی تو پھر خیر ہی نہیں تھی۔

Read more

اللہ سائیں کے سچے دوست

ایم اے انگلش کی کلاس کا پہلا دن، سامنے دھری بڑی سی ٹیبل پر ٹانگ پر ٹانگ دھرے بیٹھی ڈاکٹر شیریں ڈاکٹر فاؤسٹس ایسے پڑھا رہی تھیں جیسے سامنے بیٹھے ہم پینڈو طالبعلم اسے پہلے سے حفظ کر کے بیٹھے ہوں، نیا ماحول، نئے لوگ، اور نئے لوگوں میں بھی پچپن ساٹھ کی کلاس میں پینتالیس لڑکیاں۔ اور سچ پوچھئے تو اتنی ساری لڑکیوں کو نقاب کے بغیر بھی ہم نے پہلی بار دیکھا تھا۔

Read more

ڈاکٹر شہباز گل کی بطور معاون خصوصی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا

تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کی بطور معاون خصوصی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان کے عہدے سے فارغ ہونے کے بعد سے اب تک کسی باضابطہ عہدے کے بغیر کام کر رہے تھے۔ انہیں اس بات پر کافی تنقید کا بھی سامنا رہا ہے اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے انہیں نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کا طعنہ بھی دیا جاتا رہا ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے 13

Read more

کوویڈ 19 کا سارا نزلہ تعلیم پر ہی کیوں؟

وفاقی حکومت نے کوویڈ 19 کی موجودہ وبائی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو 15 جولائی تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے وزیراعظم کے ہمراہ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام ہونے والے تمام امتحانات کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے اور طلبہ کو پچھلے امتحانات کی بنیاد پر ہی اگلی کلاسوں میں بھیج دیا جائے گا۔ یونیورسٹیوں میں داخلہ 11 ویں جماعت کے نتائج پر ملے گا۔

Read more

کشمیر پر سازشوں کے منڈلاتے سائے

انیق ناجی ممتاز صحافی نزیر ناجی کے صاحب زادے ہیں اور اپنے والد کی طرح ہی کل وقتی طور پر صحافت کے پیشہ سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے آج کے تقاضوں کے مطابق جب کہ پرنٹ میڈیا کا دور اختتام پذیر ہے اور صحافت الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر تیزی سے منتقل ہو رہی ہے۔ انیق ناجی نے ایک ویب نیوز چینل جاری کیا ہے جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور صحافی مرتضیٰ

Read more

فرزند اقبال ڈاکٹر جاوید اقبال کی پہلی اور آخری دفعہ گجرات آمد

مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کے صاحبزادے جسٹس (ر) ڈاکٹر جاوید اقبال اپنے روشن خیال نظریات، بے باک انداز گفتگو اور تحقیقی اور تعمیری افکار کی بدولت علمی و فکری دنیا میں بہت مقبول تھے۔ ان کی آپ بیتی ”اپنا گریبان چاک“ چھپی تو ان کی شہرت میں بہت اضافہ ہوا۔ یونیورسٹی آف گجرات کے اس وقت کے علم دوست وائس چانسلر ڈاکٹر نظام الدین بھی ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطالعے، افکار اور جراتمندانہ اظہار سے بہت متاثر تھے اور

Read more

عام پاکستانی اور آم پاکستانی

جرمنی میں مقیم وسطی ایشیا سے تعلق رکھنے والے ایک دوست سے مختلف پھلوں کی افادیت پر بات ہو رہی تھی، یکایک انکشاف ہوا کہ انہوں نے آج تک کبھی آم کھایا ہی نہیں۔ ہمارے ہاں جیسے اندرون ملک کہا جاتا ہے کہ ”جنے لاہور نہیں ویکھیا او جمیا ہی نہیں“ (جس نے لاہور نہیں دیکھا وہ پیدا ہی نہیں ہوا) ویسے ہی بیرون ملک میں تو کہتا ہوں، ”جنے امب نہیں چٙھکیا او جمیا ہی نہیں“ (جس نے آم نہیں کھایا وہ پیدا ہی نہیں ہوا) ۔ مجھے حیران دیکھ کر وہ کافی پریشان ہوئے اور کچھ دن بعد مجھے وٹس ایپ پر پیغام آیا کہ انہوں نے آم تناول فرما لیا ہے۔

Read more

اٹھارہویں آئینی ترمیم سے مخاصمت، اور ’بگ برادر‘ کی سلطنت

آج کل اٹھارہویں ترمیم کی بحث میں این ایف سی ایوارڈ کا تذکرہ بھی بہت آ رہا ہے تو اس لئے 1973 کے آئین کے بعد مالیاتی وسائل کی تقسیم کے نظام اور موجودہ مسائل پر بات کرنا ضروری ہو گیا ہے۔ ایسے لگتا ہے کہ الفاظ کی ہیرا پھیری کے ذریعے وفاقی نظام کے مالیاتی پہلو پر شب خون مارا جانے والا ہے۔ پاکستان ایک وفاقی مملکت ہے جس کے اندر چار وفاقی وحدتیں (جنہیں عرف عام میں صوبے

Read more

”اجتماعی بصیرت“ کی تلاش کا ٹائیں ٹائیں فش ہوا سفر

دو ماہ کے طویل وقفے کے بعد بالآخر پیر کے روز سے قومی اسمبلی کا ا جلاس شروع ہوگیا ہے۔ عمران حکومت بحران کے دنوں میں پارلیمان سے رجوع کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتی۔ عوام کی نمائندگی کے بیشتر دعوے دار اس کی دانست میں سیاست دانوں کا روپ دھارے ”چور اور لٹیرے“ ہیں۔ ”اجتماعی بصیرت“ کے نام پر خود کو ”باوقار“ دکھانے کے ڈھونگ رچاتے ہیں۔

ہمارے ہاں مگر ”آئین، نام کی ایک کتاب بھی موجود ہے۔ اس میں درج قواعد حکومت کو مجبور کردیتے ہیں کہ اگر اپوزیشن ارکان متحد ہوکر باقاعدہ تحریک کے ذریعے قومی اسمبلی یا سینٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کریں تو وہ مطلوبہ اجلاس کے انعقاد کا اہتمام کرے۔

Read more

شاہ محمود قریشی وزیراعظم بننے کے لیے پیپلزپارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی میں گئے: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم بننے کے لالچ میں ہماری پارٹی چھوڑی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا شاہ محمود قریشی سے متعلق کہنا تھا کہ وفاقی وزیر صاحب آپ نے ہماری جماعت کیوں چھوڑی? ہمیں سب پتا ہے. آپ اب بھی تحریک انصاف یا عمران خان کا نہیں, اپنا سیاسی لوہا منوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو

Read more

بلوچستان کے مسائل: اسٹیبلشمنٹ یا ہمارے محبوب رہنمائے کرام

انسانی فطرت ہے کہ وہ ہمیشہ آسان عمل کو ترجیح دیتا ہے۔ اسے نفسیات کے علم میں بھیڑ چال کی سوچ یا herd mentality کہا جاتا ہے۔ بھیڑ چال یا ہرڈ مینٹلی انسانوں اور بہت سے حیوانوں میں قدرتی طور پر پائی جاتی ہے اور ایسا کہا جاتا ہے کہ بہت سے مشکل اوقات میں بھیڑ چال کی سوچ انسان اور دیگر حیاتیات کی بقاء کی باعث بھی بنی کہ جہاں انفرادی طور پر کسی مشکل کا سامنا کرنا ناممکن

Read more

وزیراعظم کے قریبی رفقا زلفی بخاری، ڈاکٹر ظفر مرزا اور شہباز گل کی چھٹی ہونے والی ہے؟

باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا سمیت پرائم منسٹر ہاؤس کی 3 اہم شخصیات کو غیر فعال کر دیا گیا ہے، جنہیں کسی بھی وقت عہدے سے ہٹا دیے جانے کا امکان ہے۔ ان میں سے وزیراعظم عمران خان کے دو قریبی دوست زلفی بخاری اور شہباز گل ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کی کرونا وائرس کے حولے سے معمول کی بریفنگ بھی 3 روز قبل نشر ہونے سے رکوا دی گئی جو وہ سرکاری ٹی

Read more

کورونا کے بعد ٹڈی دل کا حملہ تیار

پاکستان میں ٹڈی دل کا حملہ نیا نہیں، اس سے قبل 1955 اور 1993 میں بھی ٹڈی دل کے حملے سے سندھ اور پنجاب کے کئی شہروں کی کپاس کی فصل تباہ ہوئی۔ رواں سیزن میں ٹڈی دل نے صوبہ پنجاب کے جنوبی اضلاع میں تیسرا حملہ کیا ہے جس کی وجہ سے گندم اور سرسوں کی تیار فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ پنجاب کے وسطی اضلاع ساہیوال، وہاڑی، پاکپتن، اوکاڑہ سمیت متعدد شہر ٹڈی دل کی زد میں ہیں۔ ٹڈی دل کے لشکروں کی تعداد اور فصلوں پر بڑھتے ہوئے حملوں نے ماہرین حشرات کو حیرت زدہ کردیا ہے۔

Read more

کون سعادت حسن منٹو؟ سوری۔ ۔ یہاں تو اب ٹچ موبائل بکتے ہیں

سعادت حسن منٹو، منی شنکر آئر، ملک معراج خالد، عائشہ جلال، بیگم خورشید شاہد اور ڈاکٹر محمود ملک جیسی متعدد نامور شخصیات کے گھر ایک ایک کر کے موبائل مارکیٹ کی دکانوں میں تبدیل ہوتے جا رہے ہیں جس کا آغاز شاعر عوام حبیب جالب کی نظمیں عوامی جلسوں میں پڑھنے والے ایک شعبدہ باز وزیر اعلیٰ کے دور حکومت میں ہوا، جس نے پنجاب کی راجدھانی یعنی پھولوں، باغوں اور علم و ثقافت کے مرکز شہر کو سیاسی مفادات کی وجہ سے شائننگ لاہور بنانے کی کوشش میں اس تاریخی شہر سے اس کی تاریخ کے نشانات مٹا دیے اور اس کا روایتی حسن چھین لیا۔

Read more

منٹو زندہ باد

”میں اس سوسائٹی کی چولی کیا اتاروں گا جو پہلے سے ہی ننگی ہے۔ میں کالی تختی پر سفید چاک استعمال کرتا ہوں تاکہ کالی تختی اور نمایاں ہو جائے“ ۔

یہ مشہور الفاظ عظیم افسانہ نگار اور لکھاری سعادت حسن منٹو کے ہیں۔ جو 11 مئی 1912 میں پنجاب کے ضلع لدھیانہ کے ایک چھوٹے سے گاؤں پاپروڈی میں پیدا ہوا تو کسے معلوم تھا کہ ایک مسلم کشمیری جج کے گھر میں پیدا ہونے والا یہ سعادت حسن بڑا ہو کر اپنی صدی کا ایک عظیم افسانہ نگار ”منٹو“ بنے گا۔ اور اپنے افسانوں اور کہانیوں سے اپنے ارد گرد پائے جانے والی سماجی برائیوں کا پردہ ایسے چاک کرے گا جس سے اس منافق سماج کی چیخیں نکل جائیں گی۔

Read more

ریشماں کا عاشق اور منٹو کا ہم پیالہ و ہم نوالہ: بلونت گارگی

میری ناقص رائے کے مطابق بلونت گارگی بھی ایک ایسا ہی تخلیق کار تھا۔ جس نے پنجابی زبان کو بہت کچھ دیا جو سراہے جانے کے قابل ہے۔ بلونت گارگی بٹھنڈا، پنجاب، انڈیا میں پیدا ہوا۔ پڑھنے کے لیے لاہور آ گیا اور پھر اسی شہر کا ہو کر رہ گیا۔

وہ لاہور میں مال روڈ کے آس پاس کسی گلی محلے کا رہنے والا تھا۔ گارگی نے ایف۔ سی۔ کالج لاہور سے ایم۔ اے انگریزی اور سیاسیات کیے اور آل انڈیا ریڈیو سے منسلک ہو گئے۔ جہاں ان کی فنکاروں ادیبوں اور شاعروں وغیرہ سے دوستی ہونا ایک فطری سی بات تھی۔ وہ استاد، افسانہ نگار، ناول نگار، تھیٹر ڈائریکٹر اور ڈرامہ بھی لکھتا تھا۔ جن کا ترجمہ دنیا کی مختلف زبانوں میں ہوا۔ وہ تھیٹر کے حوالے سے پوری دینا میں جانے جاتے تھے۔ انہوں نے دنیا کے کئی ملکوں میں جا کر تھیٹر کیا۔ ان کو 1962 میں ہندوستان سرکار کی طرف سے ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ، پدما شری ایوارڈ ( 1972 ) اور سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ ( 1998 ) سے نوازا گیا۔

Read more

کتنا بھونڈا سوال ہے بندوق اٹھا لیتے ہیں آواز کیوں نہیں اٹھاتے؟

ایک مرتبہ کسی محترمہ نے بلوچستان والوں کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان والے اپنی محرومیوں کے خود ذمہ دار ہیں۔ پھر لمبی داستان سنانے لگیں کہ میں تو ڈیرہ بگٹی بھی گھوم پھر آئی ہوں۔ وہاں کے لوگ جب کبھی پکنک منانے جاتے ہیں تو اچھا سالن بنا لیتے ہیں ورنہ پیاز سے روٹی کھا لیتے ہیں۔ محترمہ کی درد بھری داستان سن کر ایک سوال پوچھنے کی جسارت کر ڈالی۔ حالانکہ میں مکمل طور شدید محب وطنوں کے نرغے میں تھا۔

Read more

کورونا کے سامنے دیوار بنے اہل دل

انسانوں سے پیار و محبت اور ضرورت مند انسانوں کی مدد کے عمل کو ہر دین اور مذہب میں تحسین کی نظر سے دیکھا جا تا ہے لیکن دین اسلام نے خدمت انسانیت کو بہترین اخلاق اور عظیم عبادت قرار دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو یکساں صلاحیتوں اور اوصاف سے نہیں نوازا بلکہ ان کے درمیان فرق و تفاوت رکھا ہے اور یہی فرق و تفاوت اس کائنات رنگ و بو کا حسن و جما ل ہے۔ وہ

Read more

امداد وصول کرنے والے چند ناشکرے اور چند اچھے لوگوں کی باتیں

پنجاب کی جیلوں میں قید بچوں کی تعلیم و تربیت میں مصروف ادارے ”رہائی فاؤنڈیشن“ کی بانی فرح ہاشمی سے جب اس حوالے سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے شاہدرہ لاہور کے علاقے میں مستحق افراد تک راشن تقسیم کرنے کے دوران ایک سروے کا پلان بنایا۔

انہوں نے اپنے ساتھ چھ سات لڑکوں کی ٹیم تیار کی، اور جب وہ ایک گلی میں راشن پیکٹ کی تقسیم مکمل کر کے دوسری طرف گئیں تو وہ لڑکے بھی بائیک پر سامان رکھے ان تک پہنچے اور ان سے پوچھا کہ کوئی آپ کے پاس آیا تو چھ سات گھرانوں نے ایک ہی جواب دیا کہ ”ساڈے کول کوئی وی نہیں آیا، سانوں کسی نے پچھیا ای نہیں“ (ہمارے پاس کوئی نہیں آیا، ہمیں کسی نے نہیں پوچھا)۔ اس جواب نے فرح ہاشمی کو افسردہ کر دیا، انہوں نے کہا کہ جس قوم کے افراد میں ناشکرا پن شامل ہو جائے وہ قومی سطح پر ہر معاملے میں بے حسی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

Read more

سچ تو ہے پر کچھ اور نظر آتا ہے

اس وقت مسلم لیگ ( ن) نے بھی نیب کے خلاف ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ چوہدری برادران یعنی قاف لیگ پہلے ہی نیب کے خلاف اعلان جنگ کر چکی ہے، انہوں نے نیب کو سیاسی انجینئرنگ کرنے والا ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نیب کی وساطت سے سیاسی معاملات طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، نیب 34 سال پرانے کیسز کھول کر اپنا مذاق خود اڑا رہا ہے۔ نیب کے مقدمات نئے ہوں یا پرانے، یہ سوچ کر حیرانی ہو تی ہے کہ کچھ لوگ کیسے سمجھ لیتے ہیں کہ جرم پرانا ہو جائے تو جرم نہیں رہتا، وہ شاید بھول جاتے ہیں کہ نواز شریف کے خلاف مقدمات تو ان کے مقدمات سے بھی کہیں پرانے تھے۔

Read more

میری ماں کا ایک عوامی فیصلہ

بی ڈی ممبرز کے چناؤ کا دن تھا۔ ملک میں عوامی سطح پر چونکہ پہلی سیاسی سر گرمی تھی اس لئے ہر جانب اک نئی ہی گہما گہمی دکھائی دیتی تھی۔ میرے اباجی بھابھڑہ کی چیئر مینی کے امیدوار تھے ان کے مقابلے میں ان کے چچا زاد بھائی کھڑے تھے۔ جس کی وجہ سے خاندانی اور علاقائی دھڑے بندیاں زوروں پر تھیں۔ گاؤں والے ابا جی کے پورے جانثار تھے اور ان کے ایک اشارہ ء ابرو پر جانثاری ان کے روایت تھی۔ چنانچہ انتخابات کے دن علی الصبح گاؤں میں عید کا سماں تھا۔ لوگ جوق در جوق نئے کپڑے پہنے، کنگھی پٹی کیے ہماری حویلی میں جمع تھے۔ عورتیں، بچے اور بوڑھے بزرگ سبھی اپنے میاں جی کی خاطر عجب جوش سے بھرے تھے۔

Read more

کیا مریم نواز اگلی سونیا گاندھی ہو سکتی ہیں؟

دنیا بھر کی جمہوریتوں میں اپوزیشن کو Government in Waiting یعنی اگلی آنے والی حکومت کہا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حزبِ اختلاف اہم معاملات پر ایک مختلف زاویہ یا نظریہ سامنے رکھتی ہے۔ بالغ جمہوریتوں میں حزبِ اختلاف پالیسی پیپرز شائع کرتی ہے، حکومت کی معاشی، دفاعی، خارجہ اور داخلہ پالیسی پر کڑی نظر رکھتی ہے، حکومت بجٹ پیش کرتی ہے تو اپوزیشن بھی اپنا ایک shadow budget پیش کرتی ہے اور اپنا نکتہ نظر عوام کے سامنے

Read more

حکومت کا ڈھیلا پن اور مشکلات

کورونا وائرس کا سامنا جس طرح کرنا چاہیے تھا، اور جس طرح کیا گیا، یہ سوال اب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔ جو کچھ ہو گیا سو ہو چکا، پہیہ الٹا نہیں گھمایا جا سکتا، لیکن جو اب ہونا چاہیے یا اب ہو سکتا ہے، اس پر بحث کی جا سکتی ہے، اور کی بھی جانی چاہیے۔ یہ وبا اپنی تمام تر تباہ کاریوں کے ساتھ ہمارے سروں ہی پر نہیں منڈلا رہی، ہمارے درمیان دندنا رہی ہے، اور ہر روز اس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

Read more

راجہ داہر اور رنجیت سنگھ کو ہیرو سمجھنے والے

راجہ داہر سندھ کا آخری ہندو حکمران تھا۔ وہ سندھ کے برہمن خاندان میں پیدا ہوا۔ راجہ داہر نے حکمران بننے کے بعد اپنی سلطنت کو وسیع کرنا شروع کیا۔ نزدیک کئی چھوٹی ریاستیں اس کے رشتہ داروں کی تھیں۔ سندھ میں عربوں کی فتوحات کی سب سے پرانی دستاویز چچ نامہ کو سمجھا جاتا ہے۔ یہ کتاب محمد بن قاسم کے رشتہ دار خاندان نے لکھی اور اسے عربی سے فارسی میں ترجمہ 1216 میں محمد علی بن حامد بن ابوبکر کوفی نے کیا۔

Read more

سلیکٹرز اور سلیکٹڈ۔ ایک تلخ حقیقت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان کی ملاقات کے لئے پاکستان سے کوریج کے لئے میڈیا کی ٹیم میں میرا نام بھی موجود تھا لہذا ہم نے رخت سفر باندھا اور ملاقات سے دو روز قبل واشنگٹن پہنچ گئے۔ شام کی فلائٹ سے واشنگٹن پہنچے تو سفر کی تھکان کی وجہ رات جلدی سو گئے۔ صبح ناشتے کی میز پر غیر متوقع طور پر سرسوں کا ساگ، دیسی گھی کے پراٹھے، لسی یعنی پنجابی ناشتہ دیکھ کر حیرت گم ہوگئی۔ دنیا کے طاقتور اور ترقی یافتہ ملک کے دارالحکومت واشنگٹن میں دیسی ناشتہ ”جدت اور سادگی“ کا حسین امتزاج تھا۔

Read more

راشد رحمان! تیرا نوحہ انہی گلیوں کی ہوا لکھے گی

میرے والد کے رحمان فیملی سے تقسیمِ ہند سے پہلے کے تعلقات تھے. تقسیم کے بعد میرے والد آئی اے رحمان اور اطہر رحمان صاحب کے گھر کچھ دن قیام پذیر بھی رہے اور پاکستان ہجرت کے بعد یہ تعلقات مز ید گہرے ہو گئے. آئی اے رحمان کے چھوٹے بھائی انکل اطہر رحمان ملتان میں قیام پذیر ہوئے اور میرے والد سے ان کی قربت کی وجہ دونوں کا وکالت کے شعبے سے منسلک ہونا تھا، گو کہ دونوں

Read more

پنجابی زبان کے لیے عربی رسم الخط کیوں؟

یہ الف ب پ والا رسم الخط جسے ہم لوگ عرف عام میں فارسی رسم الخط کہتے ہیں دراصل عربی رسم الخط ہے۔

سنسکرت اور پنجابی سمیت اس خطے کی تمام پرانی زبانیں جن میں ایران کی فارسی زبان بھی شامل ہے، یہاں کی انڈو یورپی زبانوں کے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جبکہ عربی زبان مشرق وسطی کے سامی زبانوں کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے، جن میں عربی اور عبرانی زبانیں شامل ہیں۔ سنسکرت اور فارسی زبانیں عربی زبان سے سینکڑوں ہزاروں سال پرانی ہیں۔

Read more

سلطان مدد، ایک سچا مخلص اور وفادار کارکن اور نواز شریف کا سلوک

وہ تقریر نہیں جانتا تھا مگر جیسے ہی وہ سٹیج پر آتا مجموع ہمہ تن گوش اس کو دیکھتا اور اس کے سادہ اور آسان جملوں کو نہ صرف سنتا بلکہ یقین بھی کرتا کہ کہنے والا سچا ہے۔ اس کو بات سے بات نکالنے یا بات کا بتنگڑ بنانے کا فن نہیں آتا تھا مگر سیدھی سچی بات کہنے کو کسی فن یا فنکاری کی ضرورت نہیں ہوتی۔

سلطان مدد ایک عام آدمی تھا جس کو سکول جانے کا موقع نہیں ملا۔ بچپن اور جوانی بکریاں چراتے گزری۔ اس کے ساتھی کہتے ہیں کہ جب وہ پہاڑوں پر اپنی بانسری پر جب سماں باندھتا تھا توایسا محسوس ہوتا تھا کہ برفانی جھیلوں کی پریاں بھی اس کے لگائے سر سے سرشار ہورہی ہوں۔

Read more

راجہ داہر کی بحث کیوں؟

کوئی پوچھے ہم سب سے زیادہ کس بیماری کو پھیلاتے ہیں تو جواب ہو گا، سنی سنائی تاریخ۔ سندھ میں چند درجن لوگوں نے راجہ داہر کا دن منایا۔ راجہ داہر مسلمانوں کا ولن ہے۔ ضروری نہیں غیر مسلم سندھی اس سے لاتعلق ہو جائیں۔ ہندوستان کی حکومت کو ہم مسلمان حکمرانوں کی یادگاریں محفوظ رکھنے کا کہتے ہیں لیکن خود الٹ کرتے ہیں۔ کچھ اسی طرح کی صورت حال رنجیت سنگھ کی نسبت پنجاب میں ہے۔ رنجیت سنگھ سے پہلے لاہور پر تین سکھ سرداروں کی حکومت تھی۔

Read more

عمران خان  کو لاک ڈاؤن کے خلاف’ جنگ‘ جیتنا ہے یا کورونا سے نمٹنا ہے؟

ملک میں کورونا وائرس کی ابتر ہوتی صورت حال میں وزیر اعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے اور مرحلہ وار کاروبار زندگی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر پریس بریفنگ میں ان کا مؤقف طبی سے زیادہ سیاسی اور سماجی تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ غریبوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے لاک ڈاؤن جاری نہیں رکھا جا سکتا۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے انہی غریبوں کو متنبہ بھی کیا ہے

Read more

اس مرتبہ نیب انتخابات میں حصہ نہیں لے رہی

میں نے ایک مرتبہ اخبار میں خبر دی کہ ”باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس مرتبہ نیب انتخابات میں حصہ نہیں لے رہی۔“ یہ الفاظ میرے نہیں بلکہ مشرف دور میں نیب کے سربراہ جنرل شاہد عزیز نے اپنی کتاب ”یہ خاموشی کہاں تک“ میں لکھے ہیں۔ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ”دو ہزار آٹھ کے انتخابات ہونے کا وقت قریب تھا انتخابات میں نیب کو استعمال کرنے کا ارداہ نظر آ رہا تھا۔ ان دنوں حکومت نے مجھ سے ان سیاستدانوں کے نام مانگے جن کے خلاف تفتیش چل رہی تھی۔

Read more

اپنے مرحوم کالج کی یاد میں (1963-2003)۔

سر سید احمد خاں نے بجا طور پر گجرات کی تعلیمی اور جغرافیائی حیثیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے اسے خطہ یونان سے تعبیر کیا تھا۔ برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کے لیے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں قیام پاکستان کے بعد یہاں تعمیر ہونے والے بہت سے تعلیمی اداروں کے نام سر سید احمد خاں کے نام پر رکھے گئے۔ یہ ایک لحاظ سے بجا طور پر ان کی تعلیمی خدمات کا اعتراف بھی تھا۔ 1963ء میں گجرات میں

Read more

قادیانیوں کو قومی کمیشن برائے اقلیت میں شامل کرنے کی مخالفت کیوں؟

28 اپریل 2020 کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا کہ قومی کمیشن برائے اقلیت میں احمدیوں کا بھی ایک نمایندہ شامل ہو گا اور یہ ہدایات وفاقی حکومت کو جاری کر دیں گیں۔ ایک اخباری خبرکے مطابق اس کمیشن کی تشکیل اس طرح سے تھی کہ اس کا سربراہ ایک ہندو رکن کو بنانے کا فیصلہ ہوا۔ کمیشن کے 16 اراکین ہوں گے جس میں سے 6 اراکین سرکاری اور 12 غیر سرکاری ہوں گے۔

Read more

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اعلان: پاکستان میں بورڈ کے امتحانات منسوخ کیے جانے کے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے جمعرات کو اعلان کیا کہ تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے اور بورڈ کے امتحانات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد ٹوئٹر پر دلچسپ ٹرینڈز کے علاوہ صارفین پالیسی کے اطلاق کے حوالے سے سوالات پوچھتے نظر آرہے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ابتدائی طور پر تمام تعلیمی اداروں کو یکم جون تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا

Read more

میڈیا کا محاذ اور حکومتی بیانیہ

نئے وزیر اطلاعات سینٹر شبلی فراز اورمیڈیا سے جڑے معاملات پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی تقرری کی سیاسی ٹائمنگ بہت اہم ہے۔ دونوں افراد اچھی سیاسی اور انتظامی و عسکری شہرت کے حامل ہیں۔ بالخصوص جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ بطور سابق سربراہ آئی ایس پی ار ا ور میڈیا مینجمنٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ بنیادی طور پر روایتی انداز میں میڈیا مینجمنٹ کی بجائے ان معاملات کو جدید انداز اور مربوط رابطہ سازی کی مدد سے چلاتے رہے ہیں۔

Read more

احفاظ الرحمن کے آخری نو دن: صحافت اور محبت کا آخری پڑاؤ

تیس مارچ کو آن لائن احفاظ کی بلڈ رپورٹ دیکھی تو خون میں PLATELETS کی تعداد بہت کم تھی۔ ان کے ڈاکٹر کو واٹس ایپ پر مطلع کیا تو جواب آیا کہ فوری طور پر آغا خان کے ایمرجنسی وارڈ میں لے جائیں۔ میں اور فیفے ان کے میل نرس سنیل اور ڈرائیور اللہ دتا کی مدد سے انہیں کار میں بٹھا کے اسپتال کی طرف دوڑے۔ شہر میں لاک ڈاؤن تھا۔ ایک دو جگہ روکا بھی گیا مگر اسپتال

Read more

بھارت کے مسلمانوں کے بعد بلیوں کی باری بھی آ سکتی ہے

جریدے فارن ریلیشن کی رپورٹ ہے کہ بھارت کے پنجاب میں ایک مسلمان نرس عنبرین خان اپنے گھر کی طرف واپس آ رہی تھی کہ اسے چھ سات مردوں نے گھیر لیا۔ ان میں اس نرس کے ہمسائے بھی شامل تھے۔ انہوں نے اسے گھسیٹ کر گاڑی سے نکالا اور مارنا اور جنسی طور پر ہراساں کرنا شروع کر دیا۔ اس کا جرم یہ تھا کہ وہ مسلمان تھی اور ان لوگوں کا خیال تھا کہ بھارت میں کورونا کی

Read more

لاہور میں 27 سالہ نوجوان کی کورونا وائرس اور سماجی نفرت کے خوف سے موت

لاہور میں27 سالہ نوجوان حبیب بٹ کورونا کی بیماری کے خوف اور کورونا مریضوں سے کی جانے والی سماجی نفرت کی بنا پر زندگی کی بازی ہار گیا۔ اطلاعات کے مطابق حبیب بٹ کورونا رپورٹ پازیٹو آنے پر سماجی نفرت کو برداشت نہ کر کے موت کے خوف سے جان بحق ہو گیا۔ پولیس، سول انتظامیہ اور محلہ دار ایک قابل علاج مریض کو خوف میں مبتلا کر کے نادانستہ قتل کے مرتکب ہوئے۔ حبیب بٹ ولد الیاس گڈو بٹ

Read more

‎ اٹھارہویں ویں ترمیم کا شیش ناگ

مدت ہوتی ہے۔ کھٹمنڈو ائرپورٹ کے نیم تاریک حصے میں چار مسافر جہاز کے منتظر تھے۔ یہ کالم نگار بوریت دور کرنے کے لئے ادھر ادھر ٹامک ٹوئیاں مار رہا تھا کہ اچانک شناسا شکلیں دکھائی دیں ایک تو اسلام آباد کی سول سوسائٹی میں ”لبروٹا“ کے نام سے شہرت پانے والے مہربان تھے جنہوں نے سارے سول سوسائٹی کو اپنے گھر کی چہاردیواری میں قید کر لیا تھا۔ بیگم اس کے بھائی بہنیں اور باقی سسرالی خاندان پر مبنی

Read more

یہ ماتم وقت کی گھڑی ہے

آج سات مئی ہے۔ چھ برس پہلے آ ج ہی کے دن پاکستان کے بہادر، حساس اور ذمہ دار بیٹے راشد رحمن کو شہید کیا گیا تھا۔ ماہ و سال کی گردش میں یہ تکلیف دہ تاریخ پھر لوٹ آئی ہے۔ دکھ یہ ہے کہ عارف اقبال بھٹی سے بشپ جان جوزف تک، سلمان تاثیر سے راشد رحمن تک، پاکستان کے بہترین بیٹوں نے جس مقصد کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، یقین کی وہ صبح ابھی طلوع

Read more

اٹھارویں ترمیم پر سودے بازی سے گریز کیا جائے

ہر اخبار نویس کو مقتدر حلقوں کا پیامبر بننا نصیب نہیں ہوتا۔  وہ جو چنے جاتے ہیں گو کہ وہی خود کو ’اصل‘ صحافی  سمجھتے ہیں  اور  شہرت ، دولت اور قدر افزائی بھی انہی کے حصے میں آتی ہے لیکن خبریں پہنچانے   یا پلانٹ کرنے والوں کو اس بات سے غرض نہیں ہوتی کہ  آئینی تقاضوں کا کیا بنے گا، جمہوریت کے ساتھ  کئے جانے والے سلوک کے کیا اثرات مرتب ہوں گے اور   براہ راست حکومت کرنے کے  

Read more

تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات عوام تک کب پہنچیں گے؟

پاکستان میں جونہی پٹرول کی قیمت بڑھتی ہے تو اس کے ساتھ ہی اشیائے خوردونوش سے لے کر روز مرہ استعمال کی ہر شے کی قیمت میں کئی گنا اضافہ کر دیا جاتا ہے لیکن جب پٹرول کی قیمت کم ہوتی ہے تو ضروریات زندگی کی اشیاءکی قیمتیں کم ہونے کا نام ہی نہیں لیتیں۔ پٹرول کی قیمت میں اضافہ کی خبر جونہی ٹی وی پر نشر ہوتی ہے پٹرول مافیا اس کا اطلاق اپنا اخلاقی فرض سمجھ کر کرنا

Read more

میری بہن صدیقہ انور مسعود

اپریل کی ستائیس تاریخ کو طویل عرصے پرمشتمل ایک بے لوث محبت اور پیار کا رشتہ ٹوٹ گیا۔ میری بڑی بہن، صدیقہ انور مسعود، وفات پا گئیں۔ جیسے ہی میرے بھانجے نے مجھے اسلام آباد سے اس سانحے کی اطلاع دی ایک بے یقینی کے عالم میں پوری زندگی ایک فاسٹ فارورڈ پر لگی ہوئی فلم کی طرح تخیل کے پردے پر نظروں کے سامنے سے گزر گئی۔ ہمارے لئے وہ ہمیشہ سے آپا ہی تھیں۔ اگرچہ ان کا نام

Read more

عمران خان کا سیاسی زائچہ اور عین والوں کی حکمرانی

جب ہم سکول میں داخل ہوئے تو الف سے انار ب سے بکری اور ع سے عینک پڑھایا جاتا تھا۔ ہمارا آبائی مکان جنگلی اناروں (جسے ہم مقامی زبان میں درونا کہتے تھے ) سے ڈھکا ہوا تھا اور ڈھوک میں ایک دو بکریاں بھی موجود تھیں، جن کی پسندیدہ خوراک انھی اناروں کے پتے تھے۔ البتہ گھر میں عینک پہننے والاکوئی نہیں تھا سو عین سے عینک پڑھتے ہوئے فوراً نانا جی کا چہرہ آنکھوں کے سامنے ابھر آتا

Read more

نا تجربہ کاری یا نا اہلی

دنیا بھر میں ناتجربہ کار حکمران آتے ہیں اور اس میں کوئی قباحت بھی نہیں ہے۔ کینیڈا فرانس کے موجودہ حکمران اس کی بہترین مثالیں ہیں۔ لیکن جب ناتجربہ کاری کے ساتھ نا اہلی شامل ہو جائے تو یہ لمحہ فکریہ ہے۔ خان صاحب اپنی نا اہلی کو کب تک ناتجربہ کاری کی مد میں چھپاتے رہیں گے۔ بقول ان کے انھوں نے بائیس سال جدوجہد کی اور پچھلے پانچ سال ٹکا کے اپوزیشن کی۔ مگر جو کام کرنے کا

Read more

اٹھارہویں ترمیم پرممکنہ سودے بازی

جمہوریت بہترین انتقام ہے جیسی بات کرنا محض جوش خطابت کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ یہ بات اس طلسماتی شخصیت نے کی جس نے اپنے باپ کو پھانسی کے تختہ دار پر اور اپنے بھائیوں کو بے رحمی کے ساتھ قتل ہوتے ہوئے دیکھا جس نے آمریت کے خلاف ایک طویل جدوجہد کی اور قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ جس پر ملک دشمنی کے الزام لگے مگر اس سب کے باوجود وہ شخصیت اپنے والد کی پیش گوئی کے مطابق

Read more

پاکستانیکا: پاکستان میں مستند اور جامع دائرۃ المعارف کی تشکیل ناگزیر ہے

علمی میدان میں دائرۃ المعارف نویسی کی روایت قدیم الایام سے چلی آرہی ہے۔ دائرۃ المعارف کو انگریزی میں انسا‏ئیکلوپیڈیا، فارسی میں دانشنامہ اور عربی میں موسوعہ سے موسوم کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دائرۃ المعارف کی اصطلاح عربی، فارسی، ترکی اور اردو زبان میں یکساں طور پر شناختہ شدہ اور را‏ئج ہے۔ دائرۃ المعارف دراصل مختلف علوم سے متعلق علمی مباحث پر مشتمل مختصر مقالات (Entries) کا ایسا مجموعہ ہے جسے سماج کے تمام طبقات کی ضرورت

Read more

مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام: پولیس نے عالم دین انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کر لیا

پنجاب پولیس نے مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں مذہبی سکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا ہے جہاں انہں چودہ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انجینئر محمد علی مرزا کو پنجاب کے شہر جہلم سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پر مذہبی منافرت پھیلانے کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق انجینئر محمد علی مرزا نے اپنی ایک تقریر کے دوران لوگوں

Read more

انجینیئر محمد علی مرزا کون ہیں اور انھیں کیوں گرفتار کیا گیا؟

جہلم سے تعلق رکھنے والے انجینیئر محمد علی مرزا کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے چار مئی کو جہلم پولیس کی جانب سے آن لائن مذہبی لیکچر دینے والے محمد علی مرزا کو اس وقت گرفتار گیا جب ان کی بنائی گئی ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔ گرفتاری کی وجہ بننے والی ویڈیو میں کیا تھا؟ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں محمد علی مرزا پیری مریدی، اور بیعت کی شرعی حیثیت پر بات

Read more

بلوچستان پر شاطر افسران کا قبضہ

بلوچستان کی اعلی و ارفع بیوروکریسی  کی بساط پر  کھلاڑی بڑے شاطر ہوتے ہیں ان کی ہر چال کے پیچھے ایک جال ہوتا ہے۔ اور ماہر کھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کی چالوں کو عام شائقین یا مخالف کھلاڑی سمجھ نہ سکے۔ وہ اپنے مہروں کی موو کو پلاننگ سے ایسے ترتیب دیتا ہے کہ جس سے اسے زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو۔ اور مخالف کھلاڑی کو شہ مات ہو جائے۔ کیونکہ اگر مخالف کھلاڑی چالوں کو سمجھ

Read more

رشوت لینے والوں کا طریقہ واردات

یہ بات تو سب جانتے ہیں کہ رشوت خور بڑی مہارت سے آپ کی مجبوری، مقام اور پوزیشن کا اندازہ لگاتے ہوئے آپ کے جائز کام کو کرنے کے لئے آپ سے معاشی فوائد حاصل کرتا ہے۔ حالانکہ وہ جس سیٹ پر بیٹھا ہے، وہاں اسے آپ کا کام کرنے کی تنخواہ بھی ملتی ہے اور یہ اس کا فرض بھی ہے۔ لیکن وہ حیلے بہانوں سے آپ کے سادہ سے کام کو پیچیدہ بنا دے گا یا کم از

Read more

کیا اٹھارویں ترمیم کے علاوہ توہین مذہب قوانین کے نقائص بھی دور کئے جائیں گے؟

آئین کی اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی تحریک انصاف کے انتخابی منشور کا حصہ نہیں تھی۔ 2018 میں برسر اقتدار آنے سے پہلے تحریک انصاف پانچ برس تک خیبر پختون خوا میں حکومت کرچکی تھی۔ اسے اس ترمیم کے تحت صوبوں کو ملنے والےاختیارات کے فوائد یانقصانات کا بھی بخوبی اندزاہ ہونا چاہئے تھا۔ اس وقت مرکز کے علاوہ تحریک انصاف تین صوبوں میں حکمران ہے۔ ان میں سے کسی صوبے نے رضاکارانہ طور پر نہ ’کمزور مرکز ‘کی حالت پر

Read more

شاہد آفریدی نے بلوچستان میں ادھورا سچ بولا

مجھے بلوچستان آکر ایک چیز کا احساس ہوگیا ہے کہ یہاں کے بڑے جو کہتے ہیں کہ بلوچستان ہمارا ہے ان لوگوں نے بلوچستان کے ساتھ بہت زیادتی کی ہے۔ میں جیسے ہی کراچی سے بلوچستان میں داخل ہوا ہوں آپ یقین کریں مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے میں امریکہ کی کسی ریاست ٹیکساس یا فلوریڈا کے اندر گھوم رہا ہوں۔ اتنی خوبصورتی اور دنیا کی تمام معدنیات اللہ تعالیٰ نے اس صوبے کو دی ہیں۔ دنیا کا سب

Read more

سابق صدر غلام اسحاق خان نے کتاب کیوں نہ لکھی؟

پاکستان کی سیاسی گلی میں جس نے بھی قدم رکھا، اسے اس گلی میں چلتے چلتے آخر کار ایک بورڈ ضرور دکھائی دیا جس پر درج تھا ”آگے گلی بند ہے“ ، اس بند گلی میں کھڑے ہوکر اکثر لوگوں نے ایک لمحے میں اپنی گزری ساری زندگی کو ذہن میں دہرایا، کسی نے صرف ذہن میں دہرانے پہ اکتفا کیا تو کسی نے ہمت کر کے اُسے کتابی شکل دے دی۔ وہ تو روزمرہ کے معاملات لکھتے رہے، اپنے

Read more

گندہ پنجابی اور پراجیکٹ پٹھان

نسل پرستی، نفرت پر پلنے والی بیمار ذہنیت کا بدبودار اظہار ہے۔ اپنی قوم کے لئے بہتری، برابری اور خوشحالی مانگنا اور اس کے لئے کوشش کرنا قوم پرستی ہے۔ جس کی بنیاد پر یہ ملک بنا ہے۔ لیکن اپنے آپ کو اپنے کسی ظاہری وجہ یا تصوراتی خوبی کی بنا پر دوسروں سے برتر سمجھنا اور دوسری قوم کو تمسخر، استہزا اور نفرت کا نشانہ بنانا، اس کی تاریخ، روایات اور طرز زندگی کو مسخ کر کے پیش کرنا،

Read more

امریکا میں نوحہ خوانی

امریکا میں ہمارا یہ دوسرا محرم ہے۔ بلکہ مجھے تیسرا کہنا چاہیے۔ 2017 میں دس دن کے لیے آیا تھا تو محرم ہی کے دن تھے۔ ہیوسٹن میں میرے ماموں زاد بھائی تصور حسنین رات کو مجھے مجلس میں لے گئے۔ ہیوسٹن میں بے شمار کراچی والے رہتے ہیں۔ بلکہ امروہے والے بھی۔ انچولی کے فہیم بھائی اور حسین جری ملے۔ دوسرے شہروں کے کئی لوگ پہچان گئے۔ سوشل میڈیا پر گالیاں کھانے والوں کی صورت سب یاد رکھتے ہیں۔

Read more

گلوبل ٹیچر پرائز

گلوبل ٹیچر پرائز کی تقریب کا انعقاد پہلی مرتبہ سال 2015 ء میں ہوا جس کے بعد سے یہ تقریب ہر سال باقاعدگی سے منعقد ہوتی ہے۔ پہلے مرحلے میں دنیا بھر کے اساتذہ سے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں جس کے بعد 40 کے قریب درخواست گزاروں کو شارٹ لسٹ کیا جاتا ہے۔ تیسرے مرحلے میں ان 40 استاتذہ میں سے صرف 10 نام فائنل کیے جاتے ہیں۔ اور آخری مرحلے میں ان دس ناموں میں سے ایک نام کا چناؤ کیا جاتا ہے اور اسے دنیا کا بہترین استاد ہونے کے اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔

Read more

مولانا عبید اللہ سندھی کے غیر روایتی مذہبی افکار

مولانا عبید اللہ سندھی ( 1872۔ 1944 ) صرف ایک سیاسی اور ا نقلابی رہنما ہی نہ تھے بلکہ برصغیر پاک وہند کے آزاد خیال، اصلاح پسند، ترقی پسند اور جدت پسند مذہبی مفکر تھے۔ مولانا صاحب شاہ ولی اللہ دہلوی ( 1703۔ 1762 ) کے جدت پسندانہ مذہبی افکا ر سے متا ثر تھے۔ اگرچہ مولانا صاحب رجعت پسند روایتی مذہبی خیالات رکھنے والے روایتی دینی مدرسہ دارالعلوم دیوبند سے تربیت یافتہ تھے تاہم قدامت پسندانہ مذہبی خیالات سے واضح او ر شدید اختلاف رکھتے تھے۔آپ کا شما ر ان مذہبی مفکّرین میں ہوتا ہے جنہوں نے جدید دور کی ضروریات اور وقت کے تقاضوں کو کھلے دل سے قبول کر کے رجعت پسندی اور جدّت پسندی میں ہم آہنگی پیدا کرنے کی مخلصانہ کوشش کی۔ آپ نے رسمی عبادات کی بجائے قرآن کے اصل پیغام، مقصد ا ور روح کو سمجھنے پر زور دیا۔ آپ نے مسلم فقہ کی نئے سرے سے تشریح کی ضرورت محسوس کی۔ آ پ کا خیال تھا کی وقت گزرنے کے ساتھ فقہ کی روایتی تشریح متروک ہو چکی ہے جسے وقت کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

Read more

ملبے کا مالک

موہن راکیش 8 جنوری 1925 کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی سے انگریزی ادبیات میں ایم اے کیا۔ نئی ہندی کہانی کے بانیوں میں شمار ہوئے۔ ناول لکھے۔ ہندوستانی تھیٹر میں موہن راکیش کا ایک الگ مقام ہے۔ 3 جنوری 1972 کو دہلی میں وفات پائی۔ موہن راکیش کی ہندی کہانیوں کا مجموعہ "پارٹیشن کی دس کہانیاں” بہت مقبول ہوا۔ اس مجموعے کی ایک کہانی "ملبے کا مالک” کا تانا بانا لاہور اور امرتسر کی گلیوں سے بنا گیا۔ ہندی سے اردو ترجمہ: حسان خان

٭٭٭    ٭٭٭
ساڑھے سات سال کے بعد وہ لوگ لاہور سے امرتسر آئے تھے۔ ہاکی کا میچ دیکھنے کا تو بہانہ تھا، انہیں زیادہ چاؤ ان گھروں اور بازاروں کو پھر سے دیکھنے کا تھا جو ساڑھے سات سال پہلے ان کے لیے پرائے ہو گئے تھے۔ ہر سڑک پر مسلمانوں کی کوئی نہ کوئی ٹولی گھومتی نظر آ جاتی تھی۔ ان کی آنکھیں اس انہماک کے ساتھ وہاں کی ہر چیز کو دیکھ رہی تھیں جیسے وہ شہر عام شہر نہ ہو کر ایک اچھا خاصا مرکزِ ثقل ہو۔

تنگ بازاروں میں سے گزرتے ہوئے وہ ایک دوسرے کو پرانی چیزوں کی یاد دلا رہے تھے۔۔۔ دیکھ۔۔ فتح دینا، مصری بازار میں اب مصری کی دکانیں پہلے سے کتنی کم رہ گئی ہیں! اُس نکڑ پر سُکھّی بھٹیارن کی بھٹی تھی، جہاں اب وہ پان والا بیٹھا ہے۔۔۔ یہ نمک منڈی دیکھ لو، خان صاحب! یہاں کی ایک ایک لالائن وہ نمکین ہوتی ہے کہ بس۔۔!

Read more

ہم دنیا کے ساتھ مل کر نہیں چلنا چاہتے

18 دسمبر کا دن ایک تاریخ ساز دن  تھا، کم از کم ان چند گھنٹوں تک جب تک دفتر خارجہ نے ایک "یو ٹرن ” کے ذریعے خود کو دنیا کے دیگر 120 ممالک سے علیحدہ نہیں کر لیا۔ پاکستان نے آج اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ سزائے موت پر عارضی پابندی عائد کرنے کی قرارداد کی حمایت میں ووٹ ڈالا۔  یہ اس نوعیت کی ساتویں قرارداد تھی جو  برازیل نے  بین العلاقائی ٹاسک فورس کی جانب سے پیش کی تھی۔

Read more

حکیم مسیح الملک لاہوری

دنیا بھر کا علاج کرنے والے حضرت مسیح الملک لاہور کا تن و توش ایسا ہے کہ انہیں دیکھتے ہی بندہ احتیاطاً سانس بھی آہستہ لینے لگتا ہے کہ لگتا یہی ہے کہ ذرا سی تیز ہوا سے بھی توازن کھو کر زمین پر گر سکتے ہیں۔ اس خدشے کو تقویت اس بات سے بھی ملتی ہے کہ وہ پنکھے کی بجائے ایئر کنڈیشنر استعمال کرنا پسند کرتے ہیں لیکن خود فراموشی اور انکسار کا یہ عالم ہے کہ اپنی ذات کو مکمل نظرانداز کرتے ہوئے اس ترجیح کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ پنکھے کی ہوا سے میز پر رکھے بے شمار کاغذات اڑ سکتے ہیں۔

ویسے اس بیان کردہ وجہ کو کچھ وزن تو دینا پڑتا ہے کہ صرف ان کی میز پر ہی اتنی کتابیں اور کاغذات موجود ہوتے ہیں جن سے ایک شریف آدمی پوری ذاتی لائبریری بنا سکتا ہے۔ شاید وہ خود بھی اس حقیقت سے آشنا ہیں اور ان کاغذات کو بقائمی ہوش و حواس پڑھنے کی بجائے انہیں دیکھتے ہوئے فی صفحہ دو سگریٹ استعمال کرتے ہیں۔ کاغذ اور سگریٹ کے اس توازن کا اثر ان کی میز پر بھی پڑا ہے اور ایک دوسرا شریف آدمی وہاں موجود سگریٹ کی ڈبیوں سے تمباکو فروشی کی اپنی ذاتی دکان کھول سکتا ہے۔

Read more

آج دنیا میں لڑکیوں کی تعلیم کے لئے سب سے توانا آواز ملالہ کی ہے: ضیاء الدین یوسف زئی

ملالہ یوسف زئی کے والد، ماہر تعلیم، سماجی کارکن اور دانش ور ضیاء الدین یوسف زئی سے خصوصی انٹرویو (حصہ سوم) فضل ربی راہی: Let Her Fly کے نام سے آپ کی پہلی انگریزی کتاب زیر طبع ہے۔ یہ کس موضوع پر ہے اور یہ کتاب کب تک شائع ہوسکے گی؟ ضیاء الدین یوسف زئی: یہ میری دوسری بلکہ تیسری کتاب ہے ، میری پہلی کتاب پشتو شاعری کی ہے، دوسری ایک چھوٹا سا کتابچہ تھا۔ میری یہ کتاب Let

Read more

ہم مقابلہ کرتے ہیں بے غیرتی نہیں

نیزہ بازی پنجاب کا مقبول عام کھیل ہے چند دہائیاں پہلے جب ٹی وی نہیں تھا یا اس سے پہلے جب سینما ہی نہیں تھا تو میلے پنجاب میں مقبول عام تھے اور نیزہ بازی ہر بڑے میلے کا اہم حصہ تھی۔ نیزہ بازی میں گھوڑے اور گھوڑے سوار کی بڑی اہمیت ہوتی ہے گھوڑے کا پوری رفتار میں سیدھا دوڑنا اور گھوڑے سوار کا اس پر اپنا تواز برقرار رکھنا نہایت مہارت کا کام ہے جس کو حاصل کرنے

Read more