اسٹیٹ بنک ترمیمی آرڈیننس اور حکومت کی لاچارگی

نئے پاکستان کی دعویدار وفاقی کابینہ نے آئی ایم ایف سے پچاس کروڑ ڈالر کی قرضے کی قسط کی وصولی کے بعد آئی ایم ایف ہی کی شرائط کے تحت اسٹیٹ بنک آف پاکستان کو زیادہ خودمختاری دینے کے حوالے سے 9 مارچ کو ایک مسودہ قانون کی منظوری دی ہے جسے اسٹیٹ بنک آف پاکستان ترمیمی ایکٹ دو ہزار اکیس کا نام دیا گیا ہے۔

اس ایکٹ کے تحت اسٹیٹ بنک حکومت کو کوئی قرض جاری نہیں کرے گا۔ قیمتوں کو مستحکم کرنا اور معاشی استحکام بنیادی مقصد ہوگا۔ اسٹیٹ بنک حکومت کی معاشی پالیسیوں کی حمایت کرے گا۔ گورنر اسٹیٹ بنک کا تقرر صدر مملکت حکومت کی سفارش پر کریں گے اور صدر ہی عدالتی فیصلے تحت گورنر اسٹیٹ بنک کو عہدے سے ہٹا سکیں گے۔ اس ترمیم کے ذریعے گورنر اسٹیٹ بنک کی مدت ملازمت تین سے سال بڑھا کر پانچ سال کردی گئی ہے اور اس میں بھی مزید پانچ سال کی توسیع کی گنجائش رکھ دی گئی ہے۔ اس وقت گورنر اسٹیٹ بنک کے عہدے پر جو شخصیت براجمان ہیں ان کے بارے میں کس کو نہیں پتا کہ آئی ایم ایف کے ملازم ہیں۔ مصر کی معیشت کو تباہ حال کرنے میں موصوف کا بنیادی کردار ہے، لیکن ہمارا ہینڈ سم کپتان ڈٹا ہوا ہے کہ این آر او نہیں دوں گا۔

Read more

سندھ ہائی کورٹ سکھر کے سینئر جج صاحب کو راکٹ لانچر سے قتل کرنے کی دھمکی کس نے دی؟

کل سندھ ہائی کورٹ سکھر میں سینئر جج جناب جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے بھری عدالت، پیپلز پارٹی کے کے وکیلوں فاروق اے نائک اور ضیا لنجار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے ایک وزیر ان کو راکٹ لانچر سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں جبکہ ایک اور وزیر ان کی تنخواہ بند کرانے کی باتیں کر رہے ہیں، اس کو یہ بھی پتہ نہیں کہ میں سندھ حکومت کا ملازم نہیں ہوں۔ جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے بلند آواز میں یہاں تک کہہ دیا کہ میں لاڑکانہ میں ان کے گھروں کے سامنے سے گزرتا ہوں جس کو مارنا ہے راکٹ مارنے کا شوق پورا کرے باقی عدالت سندھ حکومت کی مرضی سے نہیں چلے گی۔

Read more

انڈیا، پاکستان تجارت: ’تجارت پر پابندی کی خبر اتنی تباہ کُن تھی کہ لوگوں نے کئی دنوں تک کھانا نہیں کھایا‘

حالیہ دنوں میں انڈیا اور پاکستان نے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے باہمی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔ مگر گذشتہ دو برس سے زائد عائد رہنے والی تجارتی پابندیوں نے سرحد پر بسنے والے سینکڑوں خاندانوں کو اس حد تک متاثر کیا جس کا اندازہ لگانا مشکل ہے، مگر اب یہ لوگ پُرامید ہیں۔

Read more

سیارہ زمین: اکیسویں صدی کے اکیس سبق

جوہری جنگ، ماحولیاتی خاتمے اور تکنیکی خرابی ان تینوں مسائل میں سے ہر ایک انسانی تہذیب کے مستقبل کے لیے خطرہ ہے۔ لیکن ان سب نے مل کر غیر معمولی وجودی بحران کو مزید بڑھا دیا ہے، کیونکہ یہ ایک دوسرے کو تقویت دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر ماحولیاتی بحران انسانی تہذیب کی بقا کے لیے خطرہ ہے لیکن پھر بھی مصنوعی ذہانت اور بائیو انجینئرنگ کی ترقی کو روکنے کا امکان نہیں ہے۔ اگر سمندروں کی بلند ہوتی

Read more

پیپلز پارٹی اور باپ کا سنگم

2018 ء کے انتخابی عمل اور نتائج روز اول سے متنازع رہے ہیں ان انتخابات سے مستحکم جمہوری حکومت کے قیام کی توقع پوری نہیں ہوئی، حکومت کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کا طرز عمل یکساں رہا لیکن اس کے ساتھ چلنے یا اسے چلتا کرنے کے متعلق حکمت عملی پر اختلاف بھی موجود رہا، تو خود حکومت میں بھی حکومت کرنے کا عزم مضبوط انداز میں روبہ عمل نہیں ہو پایا۔ عزم حکمرانی اور حکومتی اہداف پر حکومت کے

Read more

کیا یہ جمہوریت ہے؟

کہا جاتا ہے کہ جمہوریت بد ترین نظام حکومت ہے۔ لیکن ان نظاموں سے بہتر ہے جو اب تک آزمائے جا چکے ہیں۔ یہ الفاظ سر ونسٹن چرچل کے ہیں جو دوسری جنگ عظیم کے دوران اور اس کے بعد برطانوی وزیراعظم رہے۔ پاکستان میں موجود جمہوریت کی علمبردار بڑی سیاسی جماعتیں جمہوریت کے گن گاتی نظر آتی ہیں۔ لیکن بد قسمتی سے ان سیاسی جماعتوں کے اندر اور ان کے حکومتی ادوار میں جمہوریت کوسوں دور تک دکھائی نہیں

Read more

حفیظ شیخ کی رخصتی پر بلاول کیوں خوش ہیں؟

وزیر خزانہ کے طور پر عبد الحفیظ شیخ کو سبکدوش کرنا شاید بڑی خبر نہیں ہے لیکن پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے اس پر اظہار مسرت ضرور حیرت کا سبب ہے۔ سیاسی مجبوریوں اور ضرورتوں کے تحت پی ڈی ایم کے خاتمہ کا اہتمام کرنے کے بعد اب بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ حفیظ شیخ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ دراصل پی ڈی ایم کی کامیابی ہے۔ انہوں نے اصرارکیا کہ ’پارلیمانی

Read more

پاکستانی آئین کا ارتقا: 1973 کا آئین

پاکستان کے تمام طبقات کی آرا کی آئین میں شمولیت۔ آئین میں حقوق دینے کے ایک دن بعد انہیں معطل کر دیا گیا۔ بھٹو کے دور میں آئین میں سات ترامیم کی گئیں جن میں حزب اختلاف کو بلڈوز کیا گیا۔ ضیا الحق کے زمانے میں آئین کو منسوخ نہیں معطل کیا گیا۔ جسٹس انوار الحق نے بیگم نصرت بھٹو کیس میں لکھے ہوئے فیصلے پر اپنے قلم سے لکھ کر جنرل ضیا کو آئین میں ترامیم کا اختیار بھی دے دیا۔ جنرل ضیا نے ایک صدارتی ہی حکم کے تحت آئین میں سو سے زیادہ ترامیم نافذ کر دیں۔ بعد میں آٹھویں ترمیم کے ذریعے آئین کو بہت حد تک صدارتی کر دیا گیا۔ 258 ٹو بی کی شق جو صدر کو حکومت ختم کرنے کا اختیار دیتی تھی۔ یہ اختیار ہاتھ سے نکلنے کے باعث ہی پرویز مشرف نے مارشل لا لگایا ورنہ پہلے کی طرح صدر کے ذریعے حکومت کو گھر بھیج دیا جاتا۔ جنرل پرویز مشرف کی سترہویں آئینی ترمیم۔

وکلا تحریک اور جنرل پرویز مشرف اور جنرل اشفاق پرویز کیانی کی چپقلش۔ اٹھارہویں آئینی ترمیم سنہ 1973 کے آئین کی تخلیق کے بعد ہماری سیاسی قیادت کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ترمیم ہے۔

کیا آئین کو تبدیل کرنے کا اختیار اسمبلی کو حاصل ہے؟ کیا آئین کے لیے آئین ساز اسمبلی درکار ہوتی ہے یا کوئی بھی اسمبلی ایسا کر سکتی ہے؟

Read more

پیپلز پارٹی کی چالیں اور مسلم لیگ ن

مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کی نئی نسل اور نئی قیادت میں چند ماہ کی دوستی اور تعلق تڑک کر کے ٹوٹ گیا، مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کی پیپلز پارٹی بلکہ شہید بینظیر بھٹو سے دشمنی کی طویل داستان ہے، یہ دشمنی دہائیوں پر محیط ہے، مشرف کی آمریت کے دوران کچھ برف پگھلی تھی مگر بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد نواز شریف کا کینہ ایک بار پھر اس وقت سامنے آیا جب میموگیٹ میں نواز شریف پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ پہنچ گئے تھے

جنرل ضیا کی آمریت میں آنکھ کھولنے والے نواز شریف نے جنرل ضیا الحق کے ”دشمن“ کو اپنی سیاست کو محور بنایا اور جنرل ضیا کی ہلاکت کے بعد اس کے مشن کو پورا کرنے کا عزم کیا جو آج تک جاری ہے، 1985 میں نواز شریف پنجاب کے وزیر بنے، پھر ضیا الحق کی ہلاکت کے بعد 1988 میں عام انتخابات میں پنجاب فتح کر کے وزیراعلی بن گئے، پنجابی وزیراعلی نے تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم پاکستان کے خلاف بغاوت کا علم بلند کیا اور سیاست میں قد آور شخصیت بن گئے

Read more

حکمرانی کی جنگ اور خود فریبی کا تسلسل

پہلے زمانوں میں بادشاہ وقت ہی طاقت کا مآخذ اور اصل سرچشمہ ہوا کرتا تھا، اسی لئے وہ براہ راست اپنی افواج کا سپہ سالار ہونے کی حیثیت میں جنگوں کی قیادت بھی خود ہی کیا کرتا جس کے لئے اس کا جواں مرد، شجاع اور بہادر ہونا لازمی ہوتا۔ چنانچہ شروع سے لے کر اب تک کی تاریخ میں افراد فوج کے ذریعہ اقتدار حاصل کرتے رہے ہیں کیونکہ یہی وہ ادارہ تھا جس کے پاس ہتھیار تھے اور

Read more

‎ذوالفقار چیمہ کی گول مول سچائیاں

‎ڈسکہ ضمنی انتخاب سپریم کورٹ کے حکم پرغیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی ہو چکا ہے۔ یہ 2010 میں ہونے والے گوجرانوالہ ضمنی انتخاب کا ”ایکشن ری پلے“ تھا جس کی ادھوری کہانیاں برادر محترم ذوالفقار چیمہ اپنے دو کالموں میں سنا چکے ہیں۔ ‎نجانے کیوں برادرم ‎چیمہ صاحب کھل کر ‎ ’مکمل سچ بیان نہیں کر رہے اسے‘ گول مول ’کر کے نمایاں کر رہے ہیں۔ ‎محترم ذوالفقاراحمد چیمہ پولیس سروس کے قابل فخر دیانتدار اور بہادر افسر تھے اور

Read more

جماعت اسلامی، جنرل ضیاالحق اور اسلامی نظام کی ناکامی

حالیہ سیاسی اور جمہوری بحران نے ایک دفعہ پھر سے قومی نصب العین کی بحث کو زندہ کر دیا ہے۔ ایک طرف قوم افغانستان کے راستے پلٹنے والی دہشت گردی سے نبرد آزما ہے، دوسری طرف داخلی قومی سیاست بحران کا شکار ہے۔ ملک میں جمہوری بندوبست کی آزمائش جاری ہے۔ یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ ملک میں کچھ طاقتور عناصر آئین کی بالادستی اور عوام کی حکمرانی کے مخالف ہیں۔ یہ عناصر جمہوریت کی کمزوریاں گنوا کر

Read more

صالحین کے گروہ کے پاس کون سا نسخہ ہے؟ مکمل کالم

ایک منٹ کے لیے فرض کر لیں کہ کوئی معجزہ رونما ہو گیا ہے اور ملک میں صالحین کا گروہ برسر اقتدار آ گیا ہے۔ یہ بے حد نیک، مخلص، دیانتدار، متقی اور پرہیز گار بندے ہیں جنہیں مال و دولت، نمود و نمایش، طاقت و اقتدار کی کوئی خواہش نہیں۔ یہ درویش صفت لوگ ہیں جنہیں بڑی مشکل سے اس بات پر راضی کیا گیا ہے کہ آپ عنان اقتدار سنبھال لیں اور ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیں۔ ہم اس معجزے پر تبصرہ نہیں کریں گے کہ آیا صالحین کا ایسا کوئی گروہ ملک میں وجود بھی رکھتا ہے یا نہیں اور رکھتا ہے تو اسے کیسے برسر اقتدار لایا جا سکتا ہے۔

Read more

پاک بھارت امن اور پاکستان میں آئینی جمہوریت: مشکل مگر ناگزیر سفر

دوشنبے میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے بھارتی ہم نصب جے شنکر کا ’آمنا سامنا ‘ تو کئی بار ہؤا لیکن بقول شاہ محمود قریشی نہ ’ انہوں نے صاحب سلامت کی اور نہ ہی میں نے کوشش کی‘۔ ایک بھارتی سفارت کار کے مطابق ’علیک سلیک ہوجاتی لیکن ’میڈیا نے پاک بھارت ٹاکرے کے مناظر دکھا دکھا کر اس معاملے کو حساس کر دیا ہے، اس لئے اب یہ معاملہ

Read more

مغربی بنگال کا انتخاب اور ہندو مسلم شناخت: اویسی کی ریلی نماز پر اور یوگی کی جے شری رام کے نعروں پر ختم

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے مغربی بنگال میں ایک انتخابی ریلی میں کہا ‘ممتا کہتی ہیں کہ انھوں نے مسلمانوں کو تحفظ دیا۔ یہ ممتا ہمیں کیا تحفظ فراہم کریں گی؟ صرف اللہ ہی ہمیں تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔ ادھر بی جے پی کے ایک ریلی میں الزام لگایا گیا کہ ‘ممتا دیدی نے جے شری رام کے نعرے پر پابندی لگانے کی کوشش کی۔’ ریاست مغربی بنگال میں مذہبی شناخت کی سیاست پر ایک نظر۔

Read more

شہباز شریف کو عزت دو

شہباز شریف آگے آ سکتے ہیں اور تینوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان پُل کا کردار ادا کر سکتے ہیں، پنجاب اور وفاق میں تبدیلیوں کی راہ فراہم کر سکتے ہیں۔ آخر کار شہباز شریف اپنی جماعت کے صدر بھی ہیں۔ مسلم لیگ ن کو اپنے صدر کو عزت دینا چاہیے۔ عاصمہ شیرازی کا کالم۔

Read more

بلدیاتی اداروں کی بحالی

بالآخر پی ٹی آئی کی نا اہلی نے اس کو ایک مرتبہ پھر شرمندگی سے دو چار کر دیا ہے۔ ملک بھر میں سینکڑوں بلدیاتی ادارے سپریم کورٹ نے بحال کر دیے ہیں۔ ان اداروں کی سربراہی زیادہ تر مسلم لیگ نون سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کے ہاتھ میں ہے۔ تحریک انصاف کے پاس بلدیاتی اداروں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ اس کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جا سکتا ہے کہ صوبے میں موجود چھتیس

Read more

پاکستان کی پانچ بڑی سیاسی پارٹیوں کی الگ الگ خواہشات

وطن عزیز کی سیاسی جماعتوں کے مختلف نعرے اور مختلف پروگرام ہیں۔ اقتدار میں آنے کے بعد ان کی کارکردگی کیا ہوتی ہے ۔وہ ایک علیحدہ موضوع ہے۔ تاہم لمحہ موجود میں یہ جماعتیں کیا چاہتی ہیں ، اس پر ایک مختصر تحریر پیش خدمت ہے۔

Read more

بلدیاتی اداروں سے خوفزدہ سیاسی جماعتیں

سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کے حکم کے بعد ہر طرف بحال ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کو مبارکباد کے پیغامات دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ عوام کی بلدیاتی اداروں کے ساتھ کس قدر جذباتی وابستگی ہے۔

مقامی حکومتوں کے بغیر کسی بھی جمہوری حکومت کو مکمل جمہوری حکومت نہیں قرار دیا جاسکتا کیونکہ آپ کی گلی، محلے یا شہر کا کوئی مسئلہ ہو ، سڑکیں، سیوریج، صفائی یا صاف پانی کی فراہمی کا کوئی مسئلہ ہو،  دفتری معاملات ہوں یا علاقائی تعمیر و ترقی کے دیگر مسائل آپ گھر سے نکلتے ہیں، دوسری گلی میں کونسلر کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں ، کونسلر کے پاس آپ کے ساتھ چلنے یا آپ کا مسئلہ حل کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا کیونکہ وہ عوام میں سے ہوتا ہے اور اس نے عوام میں رہنا ہوتا ہے ۔

Read more

وزیر اعظم عمران خان نے عبدالحفیظ شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا، حماد اظہر نئے وزیر خزانہ

حماد اظہر پہلے ہی وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار کے عہدے پر موجود ہیں اور وزیرِ خزانہ کے طور پر وہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کی معاشی ٹیم کے سربراہ ہوں گے۔

Read more

بھارت: دہلی حکومت کے اختیارات میں کمی کا ‘متنازع’ قانون منظور

بھارت کے صدر رام ناتھ کووند نے پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ اُس متنازع بل پر دستخط کر دیے ہیں جس کے تحت دہلی کی منتخب حکومت کے اختیارات کم اور لیفٹننٹ گورنر کے اختیارات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ دستخط کے ساتھ ہی یہ بل قانون بن گیا۔

اس قانون کے مطابق دہلی کی کیجری وال حکومت اب کوئی بھی انتظامی فیصلہ نہیں کر سکے گی۔ اس کے ہر فیصلے کی لیفٹننٹ گورنر منظوری دیں گے۔

مذکورہ بل گزشتہ دنوں پہلے لوک سبھا نے منظور کیا اور پھر راجیہ سبھا نے بھی اس کی منظوری دے دی۔ حزبِ اختلاف نے اس بل پر پارلیمنٹ میں زبردست ہنگامہ کیا لیکن راجیہ سبھا میں اس کے واک آوٹ کے درمیان اس بل کو منظور کر لیا گیا۔

Read more

پی ڈی ایم کا اتحاد اور پیپلز پارٹی

قوم کا ایک مقبول لیڈر جس کا تعلق ملک کے ایک بڑے صوبہ سے بھی ہو، جب وہ مفاہمت اور مصالحت کی بجائے میدان میں ڈٹ جاتا ہے اور نظام میں idealism کی بات کرتا ہے تو ملک کی فضا بھی آہستہ آہستہ بدلتی نظر آتی ہے اور منزل بھی دور دکھائی نہیں دیتی۔ موجودہ حکومت اپنی نالائقی کی وجہ سے اتنی کمزور ہو چکی ہے کہ اب صرف گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا بھی کافی ہے۔ پی ڈی

Read more

تاریخ وجاہت مسعود کے ساتھ: پاکستان کا دستوری ارتقا 1947 سے 1973 تک

پاکستان کا دستوری ارتقا۔  نوابزادہ لیاقت علی خان۔ قرارداد مقاصد۔ 1956 کا دستور۔ اسکندر مرزا۔ جنرل ایوب خان۔ 1962 کا دستور۔ جنرل یحییٰ خان۔ جنرل یحییٰ کی دستور سازی کی کوشش۔ سقوط ڈھاکہ۔ ذوالفقار علی بھٹو۔ قائد اعظم، لیاقت علی خان، اسکندر مرزا اور جنرل ایوب خان کی بے بسی۔

Read more

سیاسی نامزدگیاں کیسے ختم ہوں گی؟

پی ڈی ایم میں استعفوں کے سوال پر پیدا ہونے والے اختلاف کے بعد حکومت کے خلاف تحریک تو تعطل کا شکار ہے البتہ بیانات اور الزامات کے ذریعے اپوزیشن جماعتوں کے رہنما یہ جاننے کی کوشش ضرور کررہے ہیں کہ ملک میں کون کون نامزد رہا ہے اور مستقبل میں کون یہ ’اعزاز‘ حاصل کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے تو ایک بیان میں ’نامزد‘ لفظ ’ایجاد‘ کرنے کا سہرا بھی اپنے سر باندھا ہے۔ گویا

Read more

ناروے میں ایسٹر کیسے مناتے ہیں؟

ناروے کا سب سے بڑا تہوار یوں تو سترہ مئی ہے جو قومی دن ہے۔ اس دن ناروے نے اپنا آئین تشکیل دیا۔ اور یہ وہ دن ہے جہاں سب لوگ گھروں سے نکلتے ہیں ایک دوسرے سے ملتے ہیں، مبارکبادیں دینے اور لیتے ہیں۔ اس دن نارویجنوں کا جوش و خروش دیکھنے کے لائق ہے۔ لیکن دو تہوار اور بھی ہیں جو جوش سے منائے جاتے ہیں۔ دونوں کا تعلق مذہب سے ہے۔ کرسمس اور ایسٹر۔ ناروے میں ایسٹر

Read more

پاکستان میں سر آئینہ و پس آئینہ کی کشمکش

پاکستان کے وجود میں آنے کے فوراً بعد قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو جو تحفظات تھے وہ ”سر آئینہ و پس آئینہ“ والے ہی تھے اور تھے بھی بہت شدید۔ عوام کی طاقت تو پوری دنیا کے سامنے تھی جنھوں نے فرنگیوں اور اہل ہند، دو شیروں کے جبڑوں سے ایک خطہ زمین چھین کر پاکستان حاصل کر لیا تھا لیکن اس بات سے بے خبر تھے کہ ان کے حصے میں کچھ بھی نہیں آنا۔ ہونا تو یہ

Read more

ایک قوم ایک منزل اور قائداعظم کی 11 اگست 1947 کی تقریر

ایک قوم ایک منزل۔ بلا شبہ یہ نعرہ ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے اور اس کا سب واضح مظہر تحریک پاکستان میں نظر آتا ہے جب مسلمانان ہندوستان نے صرف ایک منزل کا انتخاب کیا۔ ایک قوم بن کر اس منزل کی خاطر قربانیاں دیں۔ اور بالآخر پاکستان کی صورت میں اس منزل کا پلیٹ فارم یعنی کہ پاکستان حاصل کر لیا۔ مگر پھر لگتا ہے کہ وہ منزل ہی مبہم ہو گئی۔ آیا وہ منزل ایک اسلامی ریاست تھی یا پھر قومی ریاست اور ہم نے اس منزل کے لیے کیا کردار ادا کیا۔

Read more

احتجاجوں کی سیاست اور عوام کے دکھ

پاکستان میں موسم کے لحاظ سے مارچ کا مہینہ جیسے شروع ہوتا ہے ویسے درجہ حرارت بڑھنے لگتا ہے۔ اس طرح سیاسی میدان میں مزید گرما گرمی شروع ہو جاتی ہے۔ سیاسی جماعتیں اپوزیشن موقع کی انتظار میں ہوتی ہیں ۔ حکومت سے کمی کوتاہی یا کوئی ناکامی کا پہلو سامنے آ جائے تو دھرنا، احتجاج اور لانگ مارچ شروع ہو جاتے ہیں۔ یہ مارچ کے مہینے میں سب لائحہ عمل جاری ہوتے ہیں۔ پرامن احتجاج آئینی سیاسی حق ہے۔

اسلام آباد میں آخر لوگ اتنی زیادہ تعداد میں کیوں جمع ہوتے ہیں؟ اس کی بہت سی وجوہات ہیں:

Read more

کتاب خواں کہاں کھو گیا

بیان کیا جاتا ہے کہ پطرس بخاری نے ایک بار آل انڈیا ریڈیو پر ایک تقریر ریکارڈ کروائی۔ ریکارڈنگ کے بعد پتا چلا کہ ایک لفظ کا تلفظ غلط ادا ہو گیا ہے۔ پطرس نے دوبارہ ریکارڈنگ کرنے کو کہا۔ عملہ متذبذب تھا۔ کسی نے کہا سر جانے دیجیے، ہزار میں کوئی ایک ہو گا جو اس غلطی کو نوٹ کرے گا۔ پطرس نے جواب دیا مجھے اسی ایک خبیث کا ڈر ہے۔ پطرس بخاری کی تلفظ کے بارے میں

Read more

ہمارے ’بھگت سنگھ‘ چاہتے کیا ہیں!

سوشل میڈیا پر کئی انتہا پسند گروہ (cult) سرگرم عمل دیکھے جا سکتے ہیں۔ ستر کی دہائی میں ہپیوں کا ایک گروہ (cult) بہت مشہور ہوا تھا۔ ’فری میسنز‘ کے نام سے ایک محدود ممبر شپ والی تنظیم کے بارے میں عجیب و غریب باتیں کہی جاتی ہیں۔ مغرب میں تمام تر آزادیوں کے باوجود ایک انتہا پسند گروہ کے خواتین و حضرات شہر کی سڑکوں پر وقتاً فوقتاً سرعام برہنہ پریڈ کر کے آج بھی اپنے نظریات کا اظہار

Read more

کیا پنجاب کے بلدیاتی ادارے مکمل طور پر بحال ہو سکیں گے؟

سپریم کورٹ نے پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو ان کے منتخب نمائندوں سے محروم کرنا کسی طور پر بھی آئینی نہیں ہے۔

رواں ہفتے جمعرات کو عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ 2019 میں پنجاب اسمبلی سے پاس ہونے والے بلدیاتی ایکٹ کی شق تین، ماضی میں پاکستان کے آئین کا حصہ رہنے والے قانون 58 ٹو بی کے مترداف ہے۔

Read more

قائد حزبِ اختلاف سینیٹ کے تقرر کا معاملہ: مریم اور بلاول کا ایک دوسرے پر طنز

پاکستان میں حزبِ اختلاف کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں شامل ملک کی دو بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے درمیان سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کے قائدِ حزبِ اختلاف بننے پر بیانات کا تبادلہ جاری ہے۔ دونوں سیاسی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت بھی ایک دوسرے کی پالیسی پر تنقید کر رہی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ایک چھوٹے عہدے کے لیے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے۔ ان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے سینیٹ میں اپنے امیدوار کی شکست کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان جیسے ردِ عمل کی امید نہیں تھی۔

Read more

کیا کورونا صرف تعلیمی اداروں میں آتا ہے؟

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر تعلیمی ادارے پھر سے 11 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ اس کے برعکس ہمارے وزراء اس بات کو لگاتار نظر انداز کر رہے ہیں کہ پچھلے ایک سال سے طلبا کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں، ان کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔ اور ہمارے وزراء بار بار صرف تعلیمی اداروں کو ہی بند کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔ اور اس بات کا راگ الاپتے دکھائی دیتے ہیں کہ طلبا گھر بیٹھ کر آن لائن تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

Read more

سیاست کی بدلتی کروٹ، کون کس حد تک جانے کو تیار ہے؟

پہلا منظر: سنجرانی کو سینٹ کا چیئرمین بنانے کے لئے پیپلز پارٹی کے یوسف رضاگیلانی نے سات ووٹ اسے دیے۔
دوسرا منظر: پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی کو لیڈر آف دی اپوزیشن بنانے کے لئے سنجرانی نے اسے چھ ووٹ دیے۔

تیسرا منظر: صادق سنجرانی چیئرمین سینٹ اور یوسف رضاگیلانی لیڈر آف دی اپوزیشن۔
چوتھا منظر: اکثریت نہ ہونے کے باوجود صادق سنجرانی چیئرمین سینٹ
پانچواں منظر: اپوزیشن کی اکثریت سے محرومی کے باوجود یوسف رضا گیلانی قائد حزب اختلاف

چھٹا منظر: تحریک انصاف سینٹ میں سب سے بڑی جماعت ہونے کے باوجود چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں سے محروم
ساتواں منظر: مسلم لیگ نون اپوزیشن کے سب سے زیادہ ووٹ رکھنے کے باوجود سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے محروم

Read more

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈپٹی سینیٹ کے چناؤ کے معاملے پر باہمی تعلقات میں کشیدگی جاری

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈپٹی سینیٹ کے چناؤ کے معاملے پر باہمی تعلقات میں کشیدگی جاری ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایک چھوٹے سے عہدے کے لیے جمہوری مقصد کو نقصان پہنچایا ہے اور لکیر کھچ گئی ہے صف بندی ہو گئی ہے تاہم بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ پی ڈی ایم کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔

Read more

ہمارے ملک کا اصل مسئلہ کیا ہے؟

پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر پاکستان اور بنگلادیش دونوں ممالک کی ترقی کا موازانہ کیا جا رہا ہے۔ جہاں پر اس بات پر بحث ہو رہی ہے کہ بنگلادیش جس کو ماضی میں ہم اپنے اوپر بوجھ سمجھتے تھے ، جن کے قد کا ہم مذاق اڑاتے تھے۔ آج وہ بنگلادیش ہم سے معاشی، تعلیمی میدان میں آگے ہیں۔ بنگلادیش کی کرنسی ہم سے مضبوط ہے۔ ہاں البتہ ایک چیز میں بنگلادیش کو ہم نے مات دی ہے اور وہ ہے آبادی۔ آزادی سے پہلے بنگلادیش آبادی میں ہم سے زیادہ تھی۔ آج ہم اللہ کے فضل سے آبادی میں ان سے کہیں آگے ہیں۔

Read more

عورت مارچ کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، پشاور کی مقامی عدالت کا حکم

پشاور — پشاور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید شوکت اللہ شاہ نے اسلام آباد عورت مارچ کے منتظمین کے خلاف پشاور کے تھانہ شرقی میں مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ان پر مبینہ طور پر عورت مارچ کے دوران ‘گستاخانہ’ نعرہ بازی کرنے، توہین آمیز بینرز اور پوسٹرز کی نمائش کے الزامات ہیں۔

Read more

کیا طاقتور ہونا اچھا نہیں ہے؟

طاقتور ہونا اگر اچھا نہیں ہوتا تو ہمارے وطن عزیز کی مقتدر قوتیں اپنے آئینی کردار تک محدود رہتیں اور طاقت کی راہداریوں پر اپنے پہرے دار بٹھانے کا تردد نہ کرتیں۔ طاقت سول ہو یا عسکری اس کی فطرت میں ارتکاز کا رجحان پایا جاتا ہے۔ ہمارے جمہوریت پسند دانشور خواہ مخواہ محکمۂ زراعت کے پیچھے پڑے رہتے ہیں۔ وطن عزیز زرعی ملک ہے اور اگر یہاں پر محکمہ زراعت پردے کے پیچھے رہ کر ملک کے وسیع تر

Read more

کیا پاکستانی حزب اختلاف میں انتشار ماضی کی طرح اس بار بھی ’ٹریپ‘ ثابت ہو گا؟

سنہ 1977 میں جیسے ہی ذوالفقار علی بھٹو نے عام انتخابات کا اعلان کیا، حزب اختلاف ڈرامائی طور پر متحد ہو گئی۔ وہ جان ہی نہ سکے تھے کہ حزب اختلاف کے درمیان ہم آہنگی اس قدر گہری تھی اور شاید وہ اس جال میں پھنس گئے تھے۔

Read more

کتنی برساتوں کے بعد !

داخلی معاملات ہوں یا خارجی، وہ حقیقت میں ایسے نہیں ہوتے جیسے نظر آتے ہیں اور سطحی طور پر چیزوں کو دیکھنے والے بالعموم فریب کھا جاتے ہیں۔ یہی لوگ اس امر پر خوشی کے شادیانے بجا رہے ہیں کہ یوم پاکستان پر نریندر مودی نے پاکستانی وزیراعظم کے نام خط میں پاکستانی عوام کو مبارک دینے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ دونوں پڑوسی ملکوں کے مابین قریبی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دشمنی ختم کرنے اور اعتماد کی فضا پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔

Read more

اساتذہ حکومت پنجاب کے خلاف سراپا احتجاج کیوں ہیں؟

یہ دسمبر 2020 ہے۔ اسلام آباد کی ایک شام نے دیکھا کہ پولیس جوانوں کے ایک جتھے پہ پل پڑی۔ لتر پولا، لاٹھی چارج، شیلنگ سے بھرپور سواگت کیا گیا۔ یہ جوان بانکے پنجاب بھر سے آئے تھے بنی گالہ دھرنا دینے۔ یہ پنجاب کے سکولوں کے سیکنڈری سکول ٹیچرز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز تھے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ سات سال ہو گئے سرکار کی نوکری کرتے۔ ہم NTS ٹیسٹ پاس کر کے، محکمانہ انٹرویو دے کر بھرتی ہوئے

Read more

بگڑے ہوئے گھرکی درستی

پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی حالیہ پیش رفت نے جنگجوؤں اور امن پسندوں، دونوں حیران کردیا ہے۔ 2016 ء میں بھارت نے لائن آف کنٹرول کے اس طرف، پاکستانی علاقے میں مبینہ دھشت گردوں کے ٹھکانوں پر ”سرجیکل سٹرائیک“ کا دعویٰ کیاتھا۔ اس کے بعد سے بھارت نے لائن آف کنٹرول کو بہت جارحانہ انداز میں گرم رکھا۔2019 ء کے اوائل میں اُنہوں نے بالاکوٹ میں دھشت گردوں کے ایک مبینہ کیمپ پر فضائی حملہ کرتے ہوئے حالات

Read more

انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیاں: انڈیا اقوام متحدہ میں سری لنکا کے خلاف قرارداد پر کیوں خاموش رہا؟

اس قرارداد کا نام اور مقصد ‘سری لنکا میں مفاہمت کے عمل، احتساب اور انسانی حقوق کو فروغ دینا‘ تھا اور اس میں سری لنکا میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس قرارداد پر ووٹنگ کے دوران چین اور پاکستان نے اس کی مخالفت کی تاہم انڈیا نے ووٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا۔

Read more

حکومت مریم نواز سے ڈرتی کیوں ہے؟

مریم نواز کو تفتیش کے لئے حاضر ہونے کا حکم دینے سے لے کر اس کی واپسی تک کا سارا عمل احتساب بیورو کی ناقص کارکردگی اور طے شدہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔ اس عمل میں نیب نے خود اپنے ہاتھوں اپنی رسوائی کا اہتمام کیا ہے۔ نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال اور ذمہ داروں کو اپنے طریقہ کار پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ انہیں کسی سیاسی جماعت کے نمائندوں کی طرح بیان بازی کی بجائے عملی قانونی

Read more

سپریم کورٹ کا پنجاب میں بلدیاتی ادارے بحال کرنے کا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ عوام نے بلدیاتی نمائندوں کو پانچ سال کے لیے منتخب کیا تھا، لہذٰا ایک نوٹی فکیشن کے ذریعے اُنہیں ختم کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

پنجاب حکومت نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ یہ معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں زیرِ التوا ہے۔ تاہم عدالت نے اس بات کو تسلیم کرنے سے انکار کیا اور پنجاب میں بلدیاتی ادارے بحال کر دیے۔

Read more

سیز فائر کا اعلان اور خدشات

ہمارے وزیراعظم عمران خان صاحب نے بھارتی انتخابات کے موقع پر نریندر مودی کی جیت کی دعا کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا تھا کہ ان کی جیت سے پاکستان اور انڈیا کے تعلقات بہتر ہو جائیں گے۔ نریندر مودی نے مگر حکومت بنانے کے فوراً بعد راجیہ سبھا میں تین بل منظور کروا کر کشمیر کی حیثیت تبدیل کر دی۔ صدارتی حکم کے تحت پیش کیے گئے پہلے بل کے ذریعے بھارتی آئین کے آرٹیکل تین سو ستر

Read more

سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات سے ہچکچاتی کیوں ہیں؟

خلوت نشینی اور شاہانہ درویشی میرے مزاج کا حصہ ہے ، اس لئے حلقہ یاراں بھی ہمیشہ سے محدود ہی رہا ہے لیکن مجلس باش احباب کے ساتھ حالات حاضرہ پر گفتگو کرنے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا، ہوا یوں کہ گزشتہ ہفتے اپنے حلقہ کے مقامی ایم این اے میاں نجیب الدین اویسی (موصوف کالم نگار بھی ہیں) کی معیت میں ایک تقریب کی شرکت کے لئے سفر کرنے کا موقع ملا تو دوران گفتگو انہوں نے

Read more

پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا عدالتی حکم

پاکستان میں سپریم کورٹ نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ عوام کو ان کے منتخب نمائندوں سے محروم کرنا کسی طور پر بھی آئینی نہیں۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سنہ2016 میں ہوئے تھے اور ان اداروں کی پانچ سال کی مدت اس سال دسمبر میں پوری ہونی ہے۔ یہ بلدیاتی ادارے سنہ 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے حکومت میں آنے کے بعد ختم کیے گئے تھے۔

Read more

سپریم کورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بحال کر دیا

سپریم کورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بحال کر دیا۔ عدالت نے بلدیاتی ایکٹ کے سیکشن 3 کو آئین سے متصادم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتحابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتحابات کرانے کے لیے تیار ہے۔ پنجاب پنجاب حکومت چاہتی ہے اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کیا جائے۔ معاملہ ابھی مشترکہ مفادات کونسل میں زیر التواء ہے۔

Read more

کیا مودی کی خط و کتابت امن کی نوید ہے؟

یوم پاکستان کے موقع پر نئی دہلی سے آنے والے نیک خواہشات کے پیغامات کو دونوں ملکوں کے درمیان سرد تعلقات کی برف پگھلنے کی نشانی سمجھا جارہا ہے۔ بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے صدر عارف علوی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے عمران خان کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ مراسلوں میں پاکستانی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت پاکستانی عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے۔ اس دوران یہ

Read more

گلگت بلتستان کے مستقبل کا سوال

گزشتہ دنوں گلگت بلتستان کے مستقبل کے سوال پر قومی اسمبلی میں جائزہ کمیٹی بنانے پر اتفاق کا اظہار کیا گیا تھا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ جائزہ کمیٹی کے سربراہ قومی اسمبلی کے سپیکر ہوں گے اور کمیٹی میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف کو برابر نمائندگی دی جائے گی تاکہ گلگت بلتستان کے سوال پر اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے۔ گلگت بلتستان کی اسمبلی کی حالیہ قرارداد کے فوراً بعد یہ اس باب میں

Read more

کیا فزکس خدا کے وجود کو ثابت کر سکتی ہے اور کائنات میں طبیعات کے قوانین کیوں ٹوٹتے ہیں؟

سائنس ثبوت مانگتی ہے جبکہ مذہب ایمان کا تقاضہ کرتا ہے۔ سائنسدان خدا کے وجود کو ثابت کرنے یا اسے غلط ثابت کرنے کی کوشش نہیں کرتے، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ایسا کوئی تجربہ نہیں کیا جاسکتا ہے جس کے ذریعے خدا کا مشاہدہ کیا جاسکے۔ اگر آپ خدا پر یقین رکھتے ہیں تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ سائنسدانوں نے کائنات کے بارے میں کیا دریافت کیا ہے۔

Read more

عدالتی فیصلے اور بلوچستان حکومت

بڑی تعداد میں فیصلوں کے باوجود کل صوبائی کابینہ نے 184 نئی اسکیمات منظور کر لیں جن کو سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹریز ڈویلپمنٹ عبدالرحمن بزدار اور صبور کاکڑ نے شامل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ایڈووکیٹ جنرل صاحب بھی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ جنہوں نے ان اسکیمات کو شامل کرنے میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 84 کا حوالہ بھی دیا۔ کیا کہنے لیگل opinion کے اور لیگل ٹیم کے؟ ارباب اختیار کے بقول نئی اسکیمات کسی بھی وقت

Read more

پیپلز پارٹی اور متبادل اپوزیشن اتحاد

مریم نواز اور ان کے والد بزرگوار نے اگرقومی و بین الاقوامی قانون‘ جمہوری روایات اور آئینی ساخت کو کسی استاد سے پڑھا اور سمجھا ہوتا تو انہیں اندازہ ہوتا کہ سیاست میں شخصیات کو چیلنج کیا جاتا ہے ریاست کو نہیں۔ بدقسمتی سے مریم نواز کا سیاسی ٹیلنٹ ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو رہا ہے۔ قصور میاں نوازشریف کا ہے جنہوں نے بر وقت اپنے سیاسی جانشین کا فیصلہ نہ کیا۔ وہ پہلے چھوٹے بھائی شہباز شریف کو

Read more

پاکستان کس قسم کا زرعی ملک ہے؟

حقیقت تو یہ ہے کہ پاکستان سولہ آنے ایک زرعی ملک ہے۔ دوسری تیسری کی معاشرتی علوم کی کتاب میں بھی یہی پڑھا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے۔ اب بچے پوچھتے ہیں کہ پاکستان کس قسم کا زرعی ملک ہے، جہاں کبھی گندم تو کبھی چینی، کبھی ٹماٹر تو کبھی پیاز درآمد کرنے کی زحمت آئے دن اٹھانی پڑتی ہے؟ اب بچوں کو کیا بتائیں کہ پاکستان کب زرعی ملک بنا اور کس قسم کا زرعی ملک ہے؟ جہاں

Read more

23 مارچ یوم جمہوریہ سے یوم پاکستان تک

دنیا کے کئی ممالک میں قومی دن منانے کی روایت موجود ہے۔ کوئی بھی ملک سال کی کسی مخصوص تاریخ کو کسی کام یا کسی واقعہ کی بنیاد یا نسبت سے قومی دن مناتا ہے یہ دن ان کی ملی تاریخ میں ایک خاص حیثیت اور مقام رکھتا ہے۔ اس قومی دن کو قومی تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے اور اکثر ممالک میں اس دن سرکاری سطح پر فوجی پریڈ ہوتی ہیں اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا

Read more

بلاول بھٹو اور مریم نواز میں تلخ نوائی جمہوریت کے لئے نیک شگون نہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) اور مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے لاہور کا ایک خاندان نامزد تھا۔ یہ شاید مریم نواز کے اس ٹوئٹ کا جواب تھا جس میں انہوں نے ’متبادل نامزد‘ تلاش کرنے کی پھبتی کسی تھی۔ ملک میں ایک بار پھر اگر ایک دوسرے کے ماضی

Read more

23 مارچ : ایک تاریخ تین نام

23 مارچ کا دن ہماری تاریخ کا بڑا ہی دلچسپ دن ہے۔ پاکستان بننے سے قبل یہ دن ”یوم قرارداد پاکستان“ کے نام سے اسی دن منا یا جاتا تھا۔ جب ہم نے آئین بنایا تو یہ دن ”یوم جمہوریہ پاکستان“ کے نام سے منایا جانے لگا اور جب آئین کو منسوخ کر کے ملک میں مارشل لاء لگا دیا گیا تو ایوب خان نے اسے ”یوم پاکستان“ کا نام دے دیا جو آج تک جاری ہے۔ اس لیے سمجھ

Read more

بلوچستان کی بیٹی کا مقدمہ

بلوچستان مختلف محرومیوں کی کرب ناک داستانیں اپنے اندر سموئے ہوئے ہے، لیکن حالیہ دنوں سرکاری ملازم خواتین کے ساتھ صنفی امتیازی سلوک کی بازگشت سے صوبائی جماعت کی گورنس پر سوالیہ نشان اٹھایا جا رہا ہے۔ بلوچستان میں احساس محرومی کو ختم کرنے کے لئے جس قسم کی کوششیں، تمام حکومتوں کی جانب سے کی گئی، لیکن یہ طے ہے کہ بعض ایسے عناصر ضرور موجود ہیں، جو ریاستی اقدامات کو ناکام بنانے کے لئے سعی کرتے رہتے ہیں۔

Read more

اک نئی قرارداد پاکستان

فرض کریں یہ حالات یوں ہی چلتے رہتے ہیں، یہ سلیکٹڈ حکومت ہم پر اسی طرح مسلط رہتی ہے، سلیکٹر کبھی چھپ کر کبھی ببانگ دہل اس کی پشت پناہی کرتے رہتے ہیں، ماضی کی حکومت پر الزامات ہی حکومت کی کارکردگی رہے، دس سالہ منصوبہ کامیاب ہو جائے تو کیا ہو گا؟

پیارے پاکستانیو! جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کے حالات بہت خراب ہیں وہ ان حالات کو ترسیں گے، ان دنوں کے لوٹ آنے کی دعا کریں گے۔ ابھی تو دس سالہ منصوبے کا آغاز ہوا ہے، ابھی تو ساری ہلتی چولیں بڑی مشکل سے بٹھائی گئی ہیں، ابھی تو ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران کی ہر محکمے میں تعیناتی ہوئی ہے، ابھی تو پی ڈی ایم میں پھوٹ ڈالنے میں فتح مبین حاصل ہوئی ہے، ابھی تو الیکٹرانک میڈیا کا تمام تر ایریا حق گو اور روگ صحافیوں سے کلیئر کروایا گیا ہے

Read more

سولہویں صدی کے ہندوستان سے 23 مارچ 2021 کے پاکستان تک

پاکستان کی نصابی کتابوں کا طالب علم میری طرح مغالطے کا شکار رہتا ہے کیونکہ اسے مکمل حقائق میسر نہیں آتے اور وہ ان کی کھوج میں کبھی کبھار کافی آگے نکل جاتا ہے۔

یوم پاکستان ہماری تاریخ کا بہت اہم دن ہے۔ اس دن، یعنی 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی۔ قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔ وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔ اس دن ”23 مارچ“ پورے پاکستان میں عام چھٹی ہوتی ہے۔ (وکیپیڈیا)

کیوں نہ اس واقعے سے پہلے تاریخ کے جھروکوں سے اس خطے کی تاریخ کا کچھ جائزہ لیا جائے تو چلیے زیادہ دور نہیں سولہویں صدی میں چلتے ہیں، جب مغل شہنشاہ پوری دنیا میں صرف ایران کے صفوی بادشاہ اور عثمانی خلیفہ کو اپنا مد مقابل سمجھتے تھے۔

Read more

23 مارچ پر پریڈ نہیں آئین پڑھائیں

ایک کہانی سناتا ہوں۔

کیونکہ اب کہانی سننے والا شہریار اور کہانیاں سنانے والی شہرزاد، دونوں خود کہانی میں ڈھل چکے ہیں۔ اس لیے آپ کو ہی سنا رہا ہوں۔

پہلے 23 مارچ کی یاد میں ایک دن منایا جاتا تھا۔ وہ یوم پاکستان تو بالکل نہیں ہوتا تھا، اسے یوم جمہوریہ کے طور پر منایا جاتا تھا۔ وہ دن 23 مارچ 1956 کی یاد میں منایا جاتا تھا، اس دن پاکستان کا پہلا آئین نافذ ہوا تھا، اور پاکستان حقیقی معنی میں تاج برطانیہ کے تسلط سے آزاد ہوا تھا۔

Read more

قرارداد لاہور: وہ انتظار تھا جس کا یہ وہ سحرتو نہیں

آج ہم یوم پاکستان منا رہے ہیں۔ 23 مارچ 1940 کو قرارداد لاہور پیش کی گئی اور ہندوستان کے مسلمانوں نے اپنی منزل کا تعین کیا۔ سب جانتے تھے کہ ہندوستان کی آزادی کے دن قریب آ رہے ہیں۔ مسلمانوں نے اپنے مستقبل کے بارے میں کچھ فیصلے کرنا تھے۔ کانگرس ان کے خدشات دور کرنے کی کوشش کر رہی تھی اور مسلم لیگ کی مرکزی کونسل بھی سر جوڑ کر بیٹھی تھی۔

مسلم لیگ کے اجلاس سے کچھ روز قبل رام گڑھ میں کانگرس کا سالانہ اجلاس ہوا۔ مولانا ابوالکلام آزاد کو کانگرس کا صدر منتخب کیا گیا۔ مولانا آزاد نے بہت قابلیت سے اس موضوع پر اظہار خیال کیا۔ اور یہ تسلی دی کہ مسلمانوں کو ہندوستان میں کوئی خوف نہیں ہو گا کیونکہ ہندوستان میں نو کروڑ مسلمان آباد ہیں۔ ان کی ایک اپنی تاریخ ہے وہ کوئی چھوٹی موٹی اقلیت تو نہیں کہ کوئی انہیں دبا لے۔ اتنے بڑے گروہ کو کیا خوف ہو سکتا ہے؟

Read more

یوم جمہوریہ سے جمہوریت تک

سارا دن سرکاری ٹیلی ویژن پر ان جہازوں، ٹینکوں، گاڑیوں کے بارے میں تفصیلات بتائی جاتی ہیں۔ کئی سالوں سے بار بار دہرانے سے اب تو دیکھنے والے سب کو نشریات کا پورا متن بھی زبانی یاد ہو چکا ہے۔ اگر جہازوں اور دیگر سامان حرب کی تفصیلات بتانے سے تھوڑا فرصت ملے تو اس دن کے منانے کی وجہ 23 مارچ 1940 کو منٹو پارک لاہور میں منعقدہ آل انڈیا مسلم لیگ کے جلسے میں پاس کی گی گئی قرار داد بتائی جاتی ہے۔ یہ بات بھی اتنی بار بتائی گئی ہے کہ اب لوگوں خاص طور پر نئی نسل کے ذہنوں میں اس اس قدر نقش ہو چکی ہے کہ امتحان میں بھی اس سوال کا یہی جواب دیا جاتا ہے جو سرکاری طور بھی درست بھی مانا جاتا ہے۔

Read more

یوم پاکستان: چالیس سے سینتالیس تک

قوموں کی زندگی میں موڑ آتے ہی ہیں، زندہ قومیں اپنے عزم اور وقار کے ساتھ ان سے نبرد آزما ہوتی ہیں، ایسا ہی ایک موڑ برصغیر کے مسلمانوں کی قومی زندگی میں مارچ 1940 میں آیا، قیادت اور قوم کو ایک فیصلہ کرنا تھا کہ انہوں نے آگے کیا کرنا ہے، انگریز حکمرانوں کی حالت دوسری جنگ عظیم کے بعد خاصی نازک تھی اور کانگریس موقع کی تلاش میں تھی کہ انگریز برصغیر سے جائیں اور وہ اپنی عددی اکثریت کے بل بوتے پر خطے کے حکمران بن جائیں، یہ ناممکن نہیں تھا، کم از کم آج کے ہندوستان کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

Read more

پاکستان: بگڑا گھر اور الجھے خواب

جنرل باجوہ صاحب کی اہم پالیسی ساز تقریر میں بیان کہ ہمیں احساس ہو گیا تھا کہ گھر کو ٹھیک کیے بغیر باہر سے اچھے کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ یہ حقیقت پسندانہ بیان ہے لیکن یہ گھر بگڑا کیسے؟ اس کے باسیوں نے اسے کیسے بھگتا؟ یہ حقیقت اس سے بھی زیادہ تلخ ہے۔ یہ سب کچھ ہماری زندگی میں ہی ہوا۔ آنکھ کھولی تو جنرل ایوب کا مارشل لاء، اسکول کی دہلیز پر قدم رکھے تو مشرقی پاکستان

Read more

23 مارچ: یومِ پاکستان پر پریڈ کی روایت کب سے قائم ہے اور فوجی پریڈ کی عالمی تاریخ کیا ہے؟

23 مارچ 1956 کو پاکستان کا پہلا آئین نافذ ہوا اور اس دن کو یوم جمہوریہ قرار دے دیا گیا۔ تین سال تک یہ دن یوم جمہوریہ کے طور پر منایا جاتا رہا، پھر 1958 میں ملک میں مارشل لا نافذ کر دیا گیا مبصرین کے مطابق اس کے بعد فوج نے اسے 23 مارچ 1940 سے جوڑ دیا۔

Read more

مسئلہ یہ ہے کہ!

سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کوئی نہیں جانتا کہ مسئلہ کیا ہے ہر کسی کا ذاتی مسئلہ تو ایک مسئلہ ہے مگر کسی اور کا مسئلہ ایک ناٹک شاید یہی وجہ ہے کہ عوام کے کسی مسئلے کو آج تک مسئلہ سمجھا ہی نہیں گیا ملک اس وقت کورونا کی تیسری لہر کی زد میں ہے جو پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک اور مہلک ہے یقیناً گزشتہ سال انہی دنوں پاکستان میں شروع ہونے والی کورونا کی پہلی

Read more

گلگت بلتستان اسمبلی کی کمزور ترین قرار داد

گلگت بلتستان اسمبلی ایک متفقہ قرارداد میں گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ قرارداد کی منظوری پر بعض حلقے بہت زیادہ بغلیں بجا رہے ہیں کہ بس اسمبلی سے قرارداد کی منظوری کی دیر تھی اب گلگت بلتستان صوبہ بن کر ہی رہے گا۔ اس حقیقت کو جانتے ہوئے بھی کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی قراردادیں ماضی میں کبھی بھی مسائل کے حل میں زیادہ موثر ثابت نہیں ہوئی ہیں۔ جن کی روشنی میں یہ

Read more

آزاد کشمیر کے سٹیٹس میں تبدیلی کے خدشات

مسئلہ کشمیر کے اس پار ”بڑے مفاد کار“ کون رہے ہیں؟ ان پچھلے ستر سال میں، کن عناصر نے اس مسئلہ کے بل پر اور اس کی آڑ میں اپنی آئندہ نسلوں تک کی فلاح کا سامان کر لیا ہے، لہذا ان کو کچھ فرق نہیں پڑتا بلکہ ان کی اکثریت تو مسئلہ کشمیر کی لاش تک کی فروخت کے لیے اپنے آپ کو، خریداروں، کے سامنے رضامند، فروخت کنندہ بنا کر پیش کر رہے ہیں، تاکہ جہاں تک ہو

Read more

گھر کی تعمیر چاہے کیسی ہو!

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب نے دو روز قبل تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ ”ہمیں احساس ہو گیا ہے کہ اپنے گھرکو اندر سے خود سیدھا (درست ) کئے بغیر باہر سے اچھائی کی توقع نہیں“ یہ تاریخی حملہ سات دہائیوں سے مرتب کیے گئے، ریاستی ذہنی رجحان میں بنیادی تبدیلی کا قدرے امکان روشن کرتا ہے، جس کی مناسب طور پر توصیف واجب ہے۔ تمام ذرائع ابلاغ نے اس موقف کی تائید کی اسے خوش

Read more

ناروے میں مہاجر اور تارکین وطن

ناروے میں باہر سے آنے والوں کا سلسلہ زمانہ قدیم نویں صدی سے جا ملتا ہے۔ اس کے بعد 1535 سے لے کر 1814 تک ڈنمارک سے بہت لوگ آئے اور یہیں بس گئے۔ ناروے میں دوسرے ملکوں سے آنے والوں کو تین گروپس میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ ریکروٹنگ، مین پاور اور پناہ گزین۔ باہر کے کسی ملک سے ریکروٹ کرنا۔ یعنی کچھ خاص لوگ کسی خاص مقصد، کسی خاص شعبے کے ماہر۔ کام یا عہدے کے لیے بلائے

Read more

سمندر کے محافظ: مینگرو جنگلات

ماحولیات اور ماحول کے تحفظ میں جتنا کردار انسانوں کا ہے، اتنا کردار اداروں کا بھی ہے۔ ماحولیات سے مراد زمین اور خلا سے لے کر ہر سطح پر قدرتی ماحول کہلاتا ہے، جب کہ ماحول میں ہر ماحولیات کے ساتھ ہر جاندار زندگی کا تعلق شامل ہوجاتا ہے، جس میں انسان اور جنگلی حیات سمیت سمندر میں پائی جانے والی زندگیاں اور اس سے منسلک چرند پرند اور درخت شامل ہیں۔ ماحولیات کے تحفظ پر مطالعہ جات میں کئی

Read more

جھوٹا خواب اور حقیقت: ذوالفقار علی بھٹو کی بہترین تقریر

بلاشبہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی وہ تقریر ان کی بہترین تقریروں میں سب سے بہترین تھی۔ جذبوں سے بھری ہوئی، محبتوں سے کہی ہوئی اور حوصلوں میں گندھی ہوئی! بھٹو کی گرفتاری اور گرفتاری کے 17 دن کے بعد ضیاء الحق نے راولپنڈی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بٹو اور ان تمام سیاسی کارکنوں کو رہا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک پیشہ ور مسلمان

Read more

نئی پابندیاں شرعی ہیں یا غیر شرعی؟

تازہ ترین شائع ہونے والی خبر کے مطابق حکومت نے ایف اے ٹی ایف کی جانب سے گرے لسٹ سے نکالنے کی شرط جس کے تحت تمام مساجد کاریکارڈ طلب کیا گیا تھا، جس پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ مساجد کے منتظمین کو چندے کے حصول، زیر ملکیت دکان یا گھر کی تفصیلات دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ حکومت سندھ نے صوبے بھر کی تمام مساجد کے ذرائع آمدن معلوم کرنے کے لیے فارم جاری کردیے ہیں۔

Read more

ہم اداس کیوں ہیں؟

اقوام متحدہ کی ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کے مطابق دنیا میں پچھلے ایک سال کے دوران خوشی کا تناسب کم ہوا ہے اور اس کی وجہ کرونا وائرس سے پھیلنے والی بے یقینی اور خوف کی کیفیت ہے۔ رپورٹ کے مطابق، دنیا کے خوش باش ملکوں میں پاکستان دنیا کے 149ملکوں میں39 درجے کی تنزلی کے بعد 105 ویں نمبر پرآ گیا ہے۔ پچھلے برس کی رپورٹ میں پاکستان کا درجہ 153 ملکوں میں 66 ویں نمبر پر تھا۔

Read more

برصغیر میں قیام امن اور آرمی چیف کی تقریر

گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیکورٹی ڈائیلاگ کے نام سے منعقد ہونے والے سیمینار میں وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تقریروں کے بعد پاک بھارت تعلقات اور علاقے میں امن کے حوالے سے سیاسی مباحث میں شدت آئی ہے۔  گو کہ 17 مارچ کو اس کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے عمران خان نے بھی بھارت کے ساتھ امن کی ضرورت پر زور دیاتھا اور کہا تھا کہ قومی سلامتی اب صرف

Read more

جمہوریت کی حسینہ کا بھرپور انتقام

نواب زادہ نصراللہ خان اختلافی سیاست اور حکومت مخالف اتحاد بنانے میں ایک خاص مقام رکھتے تھے، ملتانی پختونوں کی نورزئی شاخ سے تعلق رکھنے والے نواب زادہ خان مرحوم نے جمہوریت و آئین کے بحالی کے جتنی تحریکیں چلائیں اور ناکامیاں بھی سہیں لیکن انہیں اپنے ارادوں سے کوئی نہ روک سکا۔ انہوں نے آمریت ہو یا پھر جمہوریت کی آڑ میں اختیارات کی غیر مساویانہ تقسیم، اس کے خلاف ایسی ناقابل فراموش جدوجہد کی کہ آج بھی ان

Read more

یکساں نصاب تعلم: پاکستان میں لازمی مضامین میں ’اسلامیات کا درس‘، اقلیتوں کو تشویش

پاکستان میں سکولوں کے لیے تیار کیے جانے والی نئے نصاب پر تنقید کرتے ہوئے اقلیتی برادری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ’آپ اردو کے مضمون میں اردو کے بجائے اسلامیات کا درس لے رہے ہیں۔‘

Read more

انڈیا، امریکہ اور روس سے تعلقات کے درمیان توازن کیسے رکھے گا؟

جس طرح انڈیا کے لیے عالمی سطح پر بدلتے رشتوں اور ترجیحات کے درمیان نئے اور پرانے دوستوں میں توازن برقرار رکھنا ایک چیلنج بن گیا ہے، اسی طرح روس اور امریکہ بھی اتحادی کی حیثیت سے انڈیا کو کھونا نہیں چاہیں گے۔

Read more

ایمپائر کی جیت

12 مارچ 2021 ء کی صبح پارلیمنٹ ہاؤس کی سینیٹ گیلری میں داخل ہوا تو ہال میں سینیٹرز مصطفیٰ نواز کھوکھر اور مصدق ملک سب کو یہ کہہ کر متوجہ کرتے دکھائی دیے کہ انہوں نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے نصب پولنگ بوتھ اور اس کے اطراف ( 4 ) خفیہ کیمرے برآمد کرلئے ہیں۔ دونوں سینیٹرز کو صبح پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے سینٹ ہال میں ممکنہ طور پر خفیہ کیمروں کی تنصیب کا جائزہ

Read more

پیپلز پارٹی کیا کیا کر سکتی ہے؟

منگل کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پی ڈی ایم کے استعفوں کے معاملے پر آصف علی زرداری نے جو خطاب کیا ، اس نے تو معاملے کا رخ کسی اور ہی طرف پھیر دیا۔ جب سابق صدر آصف زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے کہا کہ میاں صاحب اگر استعفے دینے ہیں تو آپ واپس آئیں ، پھر اکٹھے ہی جیل جاتے ہیں ۔ زرداری کے اس جملے نے تہلکہ مچا دیا۔ اس خبر

Read more

سندھ میں صحافیوں کے خلاف دہشت گردی اور غداری کے مقدمات کیوں درج ہو رہے ہیں؟

کراچی — عاشق جتوئی سندھ کے ضلع سکھر کی تحصیل پنو عاقل میں صحافی ہیں۔ اور گزشتہ 15 برس سے صحافت سے وابستہ ہیں۔ اس دوران انہوں نے کئی اردو اور سندھی اخبارات کے علاوہ نیوز چینلز کے لیے بھی کام کیا ہے۔ عاشق جتوئی کا کہنا ہے کہ انہیں 31 جولائی 2019 کو پنو عاقل پریس کلب کے باہر سے پولیس نے گرفتار کیا۔ بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر ان پر اغوا برائے تاوان کا مقدمہ قائم کیا۔

Read more

کیا لڑکی کسی لڑکے کو شادی کی پیشکش نہیں کر سکتی؟ یونیورسٹی سے نکالے گئے طلبا کے معاملے پر بحث جاری

اسلام آباد — پاکستان میں حالیہ دنوں میں ایک نجی یونیورسٹی کے احاطہ میں ایک لڑکی کے لڑکے کو شادی کی پیشکش کرنے اور پھول پیش کرتے ہوئے اظہارِ محبت کا معاملہ پر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔

Read more

ماسکو کانفرنس: کیا طالبان حملے روک دیں گے؟

اسلام آباد — روس کے دارالحکومت ماسکو میں جاری امن کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے پر مبصرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں امریکہ کی تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی نظر آ رہی ہے۔ عبوری حکومت کا قیام بہترین تصور ہے۔ البتہ اس پر افغان حکومت کو رضامند کرنا اہم ہو گا۔

Read more

مضمحل مثلث کی پائیداری کا سوال!

قانونی نقطہ نظر سے ریاست کے تین ستوں قرار دیے جاتے ہیں۔ مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ۔ سیاسی لغت ذرائع ابلاغ کو چوتھا ستون سمجھتی ہے جبکہ معروضیت سرزمین و جغرافیے کو! مقننہ فرماں روائی کی مستحق ہے تو ساتھ ہی منتظمہ کی نگران بلکہ سربراہ بھی ہے چنانچہ انتطامیہ جو مملکت کے نظم و نسق کا سب سے اہم ادارہ ہے قانونی تصور میں مقننہ کا فاعلی جزو ہی ثابت ہوتا ہے ریاست اور مملکت میں جغرافیہ تاریخی اعتبار سے

Read more

بے نظیر بھٹو نے شیخ رشید کے بارے میں یوسف رضا گیلانی سے ناراضی کیسے ختم کی؟

چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات مکمل ہو گئے، 2021 کے ان انتخابات میں جو بھد اڑائی گئی ، اس پر افسوس اور شرمندگی کے سوا کچھ بھی نہیں کہا اور جا سکتا، یوسف رضا گیلانی کو سنجیدہ اور سلجھا سیاست دان سمجھتا ہوں، عمران خان کی چند ماہ قبل تک اس لئے حمایت کرتا رہا کہ وہ تبدیلی لائیں گے اور پرانی روش کا خاتمہ کریں گے اور حقیقت میں نیا پاکستان بنائیں گے مگر افسوس عمران

Read more

پی ڈی ایم اجلاس: دورونِ خانہ کیا ہوا؟

موجودہ ہائیبرڈ سیاسی نظام سے جو چلتا ہوا دکھائی بھی نہیں دے رہا۔ نجات کے لئے حزب اختلاف کی دس جماعتوں پر مشتمل حکومت مخالف قومی جمہوری تحریک حتمی مرحلے کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے ہونے والا اجلاس میں اتفاق رائے سے احتجاج آگے بڑھانے کی بجائے پی ڈی ایم اندرونی خلفشار کی زد میں آ گئی ہے۔ 16 مارچ کو محترم مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں جب اجلاس شروع ہوا تو مولانا خوشگوار موڈ میں نہیں

Read more

23 مارچ قرارداد پاکستان اور اصل حقائق

23 مارچ 1940 ء کو لاہور کے منٹو پارک میں آل انڈیا مسلم لیگ کے تین روزہ سالانہ اجلاس کے اختتام پر یہ تاریخی قرارداد منظور کی گئی تھی۔ اس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن کے حصول کے لئے تحریک شروع کی پھر 7 برس بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔ شیربنگال ابوالقاسم فضل الحق قائداعظم کے قریبی رفیق جنہوں نے تحریک پاکستان اور مسلم لیگ میں نمایاں اور

Read more

ماضی بھلا کر بھارت کے ساتھ امن قائم کرنے کا خواب

وزیر اعظم عمران خان کےبعد اب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت کےساتھ تمام تنازعات حل کرنے اور علاقے میں امن کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ تاہم ملک کی سیاسی و عسکری قیادت نے امن کی اہمیت اور علاقائی ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے ، یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس مقصد کےلئے بھارت کو سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا اور کشمیر کے پر امن تصفیہ کی طرف پیش رفت کرنا ہوگی۔ جنوبی ایشیا میں ایٹمی

Read more

انتخابی اصلاحات کا تنازعہ: بھیڑ کی حفاظت یا بھیڑیے کی ہوس

وزیر اعظم عمران خان نے ایک ایسے وقت میں اسپیکر قومی اسمبلی کو انتخابی اصلاحات کے لئے ’اتفاق رائے‘ پیدا کرنے اور پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ حکومت بیک وقت اپوزیشن اور الیکشن کمیشن سے دست و گریبان ہے۔ تحریک انصاف اور عمران خان کو غور کرنا چاہئے کہ تنازعہ اور فساد کی موجودہ صورت حال میں کیوں کر پارلیمانی اتفاق رائے پیدا کرکے کسی بامقصد اصلاح کا بیڑا اٹھایا جاسکتا ہے؟ وفاقی وزیر سائنس و

Read more

جنرل قمر جاوید باجوہ کا خطاب: سوشل میڈیا پر آرمی چیف اور نواز شریف کے بیانات میں موازنہ اور بحث

جنرل باجوہ کی جانب سے جمعرات کو اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب میں دیے گئے دو بیانات کو سوشل میڈیا پر اکثر صارفین سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے ’بیانیے‘ اور ’ڈان لیکس‘ سے منسلک کیوں کر رہے ہیں؟

Read more

زرداری سب سے زیادہ کس پر بھاری

پی ڈی ایم کے اجلاس میں زرداری صاحب کی پیپلز پارٹی نے حسب روایت استعفوں کے معاملے پر پیٹھ دکھائی اور کسی کے پیٹھ تھتھپانے پر پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا۔ پی ڈی ایم کے اجلاس میں اس پی پی نے سوچے سمجھے منصوبے کے مطابق تماشا لگانے کی کوشش کی جس نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے سب سے زیادہ فوائد اور ثمرات تھے۔ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس، سانحۂ کارساز اور بینظیر شہید کے یوم کی تمام تقریبات پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے منائی گئیں۔ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر منتخب کروایا گیا۔ پھر چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں کسی اور کی نہیں پی پی کی اپنی غفلت اور غلط حکمت عملی کی وجہ سے وہ چیئرمین بنتے بنتے رہ گئے۔

Read more

پیپلز پارٹی تاریخ کی درست سمت کھڑی ہے

چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے بعد کچھ لوگ پیپلز پارٹی کے سیاسی کردار کو مشکوک بنانے اور پیپلز پارٹی مسلم لیگ نون مفاہمت میں بداعتمادی کی دراڑیں ڈالنے کے لیے سرگرم عمل ہیں، ان کوششوں کو تقویت پی ڈی ایم اجلاس کے بعد ملی جب پیپلز پارٹی نے استعفوں کے معاملے پہ اختلافی موقف اپنایا اور پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے دوران اجلاس میاں نواز شریف سے وطن واپسی کا مطالبہ کیا،  جس پہ مریم نواز اور

Read more

پی ڈی ایم کا کارنامہ اور پاکستان کا نصیب

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد ’پی ڈی ایم‘ کے سربراہ اجلاس کے بعد اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ملتوی کرنے اور پیپلز پارٹی کی طرف سے استعفوں پر مشاورت کے نام پر بعد میں جواب دینے کی صورتحال ڈرامائی طور پر سامنے آئی ہے تاہم یہ غیرمتوقع نہیں کیونکہ سندھ میں حکومت میں ہونے کی وجہ سے پیپلز پارٹی پہلے سے ہی استعفوں کے معاملے پر الگ پالیسی اپنانے پر بضد نظر آئی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار

Read more

‏اس شہر خفتگاں میں کوئی تو اذان دے

ہمارے پیارے آقا محبوب خدا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظلم اور برائی کے خاتمے کے لیے ہمیں تین درجاتی فارمولا عطا فرمایا ، اس پر عمل کر کے ہم اپنے معاشروں میں امن و امان اور محبت و آشتی کو فروغ دے سکتے ہیں۔ وہ فارمولا تھا کہ جب معاشرے میں ظلم و زیادتی اور برائی ہوتے دیکھو تو اسے روکو اگر طاقت رکھتے ہو۔ اگر طاقت نہیں رکھتے تو زبان سے اسے برا بھلا کہو۔

Read more

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ: ’جو اپنے آئینی دائرے سے باہر نکل جاتے ہیں وہ سچے پاکستانی نہیں‘

جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ کے دس رکنی بنچ کے سامنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ‘قائدِ اعظم کے دوست کے بیٹے کو غدار کہا جارہا ہے۔’ انھوں نے کہا کہ ‘جج کو بلیک میل نہیں ہونا چاہیے۔ جج بلیک میل ہونے کے بجائے خودکشی کرلے۔ ایک جج کے لیے موت غلط فیصلہ دینے سے بہتر ہے۔’

Read more

حکومت کا الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ، معاملہ کس طرف جائے گا؟

اسلام آباد — حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر مسلسل دباؤ بڑھایا جا رہا ہے اور کمیشن کے چیئرمین سمیت دیگر ذمہ داران سے مستعفی ہونے کے مطالبات میں شدت آ گئی ہے۔

Read more

پی ڈی ایم اتحاد: پاکستان کی دو بڑی جماعتیں مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی ماضی میں کتنی دور کتنی پاس رہیں؟

سیاسی ماہرین کی رائے میں ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی میں قربتوں اور دوریوں کا تعلق چلتا رہتا ہے۔ ’یہ مفادات کا کھیل ہے، جہاں ان کے مفادات کا ٹکراؤ آتا ہے دونوں علیحدہ ہو جاتے ہیں اور جب ضرورت ہوتی ہے تو یہ اتحاد کر لیتے ہیں۔‘

Read more

مولانا صاحب کے حواس بے قابو کیوں ہو رہے ہیں؟

سنتے آئے تھے کہ سیاست میں جذبات نہیں ہوتے لیکن اس کا عملی مظاہرہ تب دیکھا جب پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان میثاقِ جمہوریت ہوا۔ ویسے تو پی پی پی لیڈر شپ عقل کے حوالے سے خود کو ہمیشہ برتر سمجھتی آئی ہے اور دیکھا جائے تو اس حوالے سے پیپلز پارٹی کو برتری حاصل رہی بھی ہے لیکن سیاست میں موقع پرستی دونوں جماعتوں نے دکھائی ہے۔

Read more