مسلم لیگ (ن) انٹرا پارٹی الیکشن

بالا آخر پانچ سال بعد مسلم لیگ (ن) انٹرا پارٹی الیکشن ہو ہی گئے۔ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 ء کے تحت ہر چار سال بعد ہر سیاسی جماعت پارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہوتی ہے خواہ صورت حال کچھ بھی ہو۔ اس قانون کے مطابق ہر چار سال بعد انتخابی ڈھونگ رچانا ہر سیاسی جماعت کی قانونی مجبور ہوتی ہے۔ بصورت دیگر سیاسی جماعت کی رجسٹریشن ہی منسوخ کر دی جاتی ہے۔ لہذا رجسٹریشن کو بحال رکھنے کے لئے سیاسی

Read more

کچھ خبریں اور ایک کتاب سے دو جملے!

ٹی وی کھولے کتنے ہی روز بیت چکے۔ اخبارات بھی سٹڈی کے کونے میں دھری چھوٹی سی میز پر جمع ہوتے رہتے ہیں۔ اردو اخبارات اب نیم جان ہیں۔ انگریزی اخبار ہی ہے جس میں کچھ سکت باقی ہے۔ اس پر ہاتھ ڈالنا آسان بھی تو نہیں۔ آئیے اس اخبار کا ایک پرچہ میز پر سے اٹھاتے ہیں۔ اخبار میں چھپنے والے ایک تجزیے کے مطابق پاکستان میں رواں برس مئی تک گیارہ مہینوں میں آنے والی بیرونی سرمایہ کاری

Read more

آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد: ایک دور اندیش مذہبی رہنما

قوموں کی ترقی اور خوشحالی میں لیڈرز کا کردار انتہائی کلیدی ہوتا ہے۔ نامور لیڈرشپ ایکسپورٹ جان سی مسکوئیل کا کہنا ہے کہ قوموں کی ترقی اور تنزلی کا انحصار لیڈرشپ کے معیار پر منحصر ہوتا ہے۔ ایسے معاشرے، ادارے اور خاندان جہاں لیڈرز اپنا کردار بخوبی سرانجام دیں وہ ترقی کی منزلیں طے کرتے جاتے ہیں۔پاکستان میں مسیحی کیمونٹی کی ترقی، خوشحالی اور بہتری میں چرچ کا بنیادی اور کلیدی کردار رہا ہے۔ پاکستان کے معروضی حالات اور خد

Read more

آبدوز میں مرنے والوں سے نفرت کیوں؟ (مکمل کالم)

پہلا سوال: اوشن گیٹ نامی کمپنی دنیا کے ارب پتی افراد کو ’ٹائٹن‘ نامی آبدوز میں بٹھا کر سمندر کی تہہ میں لے جانے کا کام کرتی ہے، اس سفر کے دوران یہ ’سیاح‘ سو سال پہلے ڈوب جانے والے جہاز ٹائٹینک کے ملبے کا نظارہ کرتے ہیں۔ اس آبدوز میں پائلٹ سمیت پانچ افراد بیٹھ سکتے ہیں اور ایک ٹکٹ کی قیمت اڑھائی لاکھ ڈالر ہے۔ چند روز پہلے ایسے ہی ایک سفر کے دوران یہ آبدوز تباہ ہو

Read more

چیخوف کا افسانہ: اداکار کی موت

  شیانوف ایک لحیم شحیم اداکار تھا۔ اداکاری کے فن میں نہ سہی اپنی جناتی ضخامت کی وجہ سے تھیٹر میں خاصا کامیاب بھی تھا اور سادہ لوح طبیعت کے باعث مقبول بھی۔ دوسرے اداکار اس سے چھیڑ چھاڑ کرتے رہتے۔ کوئی اس کو گینڈا کہتا۔ کوئی سرکاری سانڈ۔ لیکن سب اسے پیار کرتے تھے۔ وہ ڈراموں میں رستم، ہرکولیس اور سیمسن جیسے کردار ادا کرتا اور تماشائیوں سے خوب داد لیتا۔ کبھی کبھی تو تماشائی اس کی اداکاری سے

Read more

بالی وڈ میں ذات پات: ہندی فلموں میں دلت ہیرو کیوں نہیں ہوتے؟

کیا ذات پات سے ہٹ کر ان کرداروں کو غیرجانبدارانہ طور پر دکھانا ایک مثبت قدم ہے یا فلم سازوں کی یہ ضروری ذمہ داری ہے کہ وہ ذات پات کے استحصال پر سوال اٹھاتے رہیں؟

Read more

داؤد فیملی اور ہمارے منفی رویے

لہجہ بڑا گلوگیر سا تھا۔ فون پر آواز جیسے بتا رہی تھی کہ کہیں آنسوؤں سے آنکھیں بھی بھیگی ہوئی ہوں گی۔ زینب میری ہم عمر ہی نہیں بچپن کی دوست بھی ہے۔ درمیان میں بنیروں کی سانجھ والا گہرا تعلق بھی تھا جو خونی رشتوں سے بھی بڑھ جاتا ہے۔ زندگی کا ایک حصہ کراچی گزارنے کے بعد شوہر کی وفات کے بعد لاہور آ گئی تھی۔ آج وہ مجھ سے موبائل فون پر بات کر رہی تھی۔ شہزادہ داؤد اور اس کے جواں سال بیٹے کی موت کی خبر پر مجھ سے اپنا دکھ بانٹ رہی تھی۔

شہزادہ داؤد اور میرے محسن (بیٹے ) کی پیدائش ایک ہی ماہ میں ہوئی تھی۔ ڈاکٹر عمر (شوہر) نے بڑے صاحب حسین داؤد کو شہزادہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے بیٹے کی پیدائش بارے بھی بتایا تو جانتی ہو حسین داؤد نے اپنی محبت کا اظہار اپنے اس ملازم سے کیسے کیا۔ اس ماہ عمر کی تنخواہ میں ڈبل بونس کا اضافہ تھا۔

Read more

واٹ نیکسٹ

بھلے لوگو، یہ کسی اور قبیل کے فرد ہوتے ہیں۔ اس لیے ادنیٰ پرجاتیوں کو یہ زیب نہیں دیتا کہ ان کے کسی عمل پر رائے دیں، ان کی کامیابیوں پر شادیانے بجائیں یا پھر ان کی مرگ ناگہانی پر آنسو بہائیں۔ یہ منفرد لوگ اپنی مرضی سے جیتے ہیں، ان کی زندگی میں کئی بار موت ان کی آنکھوں تلے پھرتی ہے اور پھر یہ اچانک کسی دن ہنستے کھیلتے اپنے چاہنے والوں کو خدا حافظ کہ دیتے ہیں۔

Read more

میاں طفیل محمد: انداز بیاں اور

انداز بیاں اور۔ میاں اشرف کمالوی جرآت و استقامت کا کوہ گراں، میاں طفیل محمد معروف کالم نگار و فیچر رائٹر میاں اشرف کمالوی کی میاں طفیل محمد کی برسی 25 جون کے حوالے سے خصوصی تحریر قیام پاکستان سے قبل کی تاریخ کی ورق گردانی کریں تو پورے ہندوستان کی معیشت، تجارت، تعلیم، سرکاری و پرائیویٹ ملازمتوں اور دیگر اہم شعبوں میں ہندو اور سکھ ہی غالب نظر آتے ہیں، ضرورت مند مسلمان بوجہ مجبوری اگر ہندو بنیے کے

Read more

پاکستان کے امیر ترین خاندانوں میں سے ایک ’داؤد فیملی‘ کون ہے؟

پاکستان کے امیر ترین خاندانوں میں سے ایک ’داؤد فیملی‘ کے کاروبار کا آغاز اس وقت ہوا جب ایک یتیم نوجوان احمد داؤد نے پتھارے پر کپڑے کے تھان لگانا شروع کیے اور پھر بمبئی میں یارن کی دکان کھولی۔

Read more

اسد عمر، نبیل گبول اور ہماری بےعزتی پروف اشرافیہ

اگر آپ کی کبھی بےعزتی ہوئی ہے اور آپ کو محسوس بھی ہوئی ہے تو آپ اشرافیہ نہیں ہیں۔ اگر اس بےعزتی کو اپنی عزت اور عوام کی خدمت کے بیانیہ میں نہیں بدل سکتے تو آپ کا کچھ نہیں ہو سکتا، آپ کبھی اشرافیہ بن ہی نہیں سکتے۔ پڑھیے محمد حنیف کا کالم۔

Read more

شہزادہ داؤد کی المناک موت

شہزادہ داؤد کی المناک موت کا سن کر بہت دکھ ہوا۔ جس شخصیت سے کوئی ملا ہو اس سے بات کی ہو یا اس سے کسی قسم کا تعلق ہو تو اس کی موت کا صدمہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ شہزادہ داؤد کی موت نے مجھے بہت دکھ دیا کیونکہ میں ان کی ہی فیکٹری میں ملازمت کرتا رہا ہوں اور ان سے دو چار مرتبہ مل چکا ہوں گو کہ بات کرنے کا اتفاق تو صرف ایک مرتبہ ہی ہوا تھا۔ جن لوگوں سے ان کی زیادہ ملاقات رہتی تھی ان سے تو میں نے شہزادہ صاحب کی تعریف ہی سنی ہے۔ ان کی وفات نے مجھے ماضی کی بہت سی باتیں یاد دلا دیں۔

میں نے چند ایک جگہ نوکری کرنے کے بعد داؤد ہرکولیس میں نوکری کی۔ میں نے جتنی جگہ بھی نوکری کی میں نے اپنے ادارے سے اتنی بے لوث محبت کسی دوسری جگہ نہ پائی۔ یہاں کے ملازمین اس ادارے سے عشق کرتے تھے۔ اس کی ہم عصر دوسری فیکٹریوں کے مقابلے میں کم تنخواہ کم سہولیات کے باوجود ان کے عشق میں کبھی کمی نہ آئی۔ یہ بات میرے جیسے نووارد کے لیے حیران کن تھی۔

Read more

ٹائٹن آبدوز اور یونان کشتی حادثے پر میڈیا کوریج: ’یہ اس دنیا کی عکاس ہے جس میں ہم رہتے ہیں‘

ٹائٹن نامی تفریحی آبدوز میں پانچ افراد کی موت اور یونان کے ساحل کے قریب سینکڑوں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنا دو بہت مختلف حادثے ہیں مگر ناقدین کی رائے ہے کہ ان کے نتیجے میں ایک جیسا ریسکیو آپریشن نہیں کیا گیا اور نہ ہی دونوں میں ایک جیسی دلچسپی ظاہر کی گئی۔

Read more

انڈیا کی ’ڈاکو حسینہ‘: کروڑوں کی ڈکیتی کی ماسٹر مائنڈ جو راتوں رات امیر ہونا چاہتی تھی

انڈیا کے شہر لدھیانہ میں پولیس نے کروڑوں روپے کی ڈکیتی کی واردات کی ماسٹر مائنڈ خاتون کو شوہر سمیت گرفتار کیا ہے جن کو ’ڈاکو حسینہ‘ کہا جاتا ہے۔

Read more

ہستی ایک مٹھی ریت کی

فطرت کا انتظام ایک مکمل نظام ہے۔ جس میں ہر چیز تسلسل کے دھارے میں رواں ہے اور وقت کی بھی پابند ہے۔ انسان اگر اس میں بگاڑ پیدا نہ کرے تو یہ بنی نوع آدم کے لیے خیر ہی خیر ہے۔ جب مخلوق کی طرف سے کوئی خرابی پیدا ہوتی ہے تو فطرت پھر بھی کوئی نہ کوئی راہ چھورتی ہے جس پر چل کر زوال زدہ انسان یا معاشرہ اپنی ترقی کی منزل کے طرف سفر جاری رکھ

Read more

شہید عبدالصمد خان اچکزئی: سوانح عمری کی روشنی میں

محمد نعیم آزاد پشتو زبان کی ایک توانا آواز ہے جو بے شمار ادبی موضوعات پر لکھتے رہے ہیں۔ انہوں نے ابھی تک 21 کتابیں تصنیف کر کے پشتو ادب کی آبیاری میں اہم کردار ادا کیا ہے ان کی ان کتابوں میں پشتو شاعری کی 3 کتابیں، 6 تحقیقی کتابیں، 2 ناول، 9 تراجم اور 1 سفرنامہ شامل ہیں۔ زیر نظر کتاب خان عبدالصمد خان اچکزئی کی زندگی اور خدمات پر مبنی ہے جس میں مصنف نے خان عبدالصمد

Read more

خوامخواہ کے مامے

شہزادہ داؤد اور ان کے 19 سالہ بیٹے سلیمان داؤد کی موت کی المناک خبر ہے۔ دونوں باپ بیٹا فادر ڈے پر آبدوز میں سمندر کی گہرائی میں اترے تھے تاکہ مشہور جہاز ٹائٹینک کا ملبہ دیکھ سکیں۔ اس مقصد کے لئے انہوں نے ساڑھے سات کروڑ پاکستانی روپے ادا کیے۔ اللہ دونوں باپ بیٹے کو غریق رحمت کرے، ان کی موت المناک ہے۔ دل درد سے بھر آیا ہے۔ میں نے اس کربناک واقعے کے متعلق کوئی پوسٹ نہیں

Read more

اسے کہتے ہیں ”تربیت“

پانچ افراد کے اس گروپ میں دو نوعمر لڑکیاں، دو لڑکے اور ایک تین چار سال کا بچہ تھا۔ دونوں لڑکیاں خوبصورت ہونے کے ساتھ دیدہ زیب لباس میں ملبوس تھیں۔ دونوں لڑکوں نے بھی عمدہ لباس زیب تن کر رکھا تھا اور اپنے گھنے لمبے بالوں کو ضبط میں رکھنے کے لیے سیاہ رنگ کے کنگھے سروں پہ ٹکا رکھے تھے۔ بھنوؤں کی تراش خراش لڑکوں نے بھی لڑکیوں کی طرز پہ کروا رکھی تھی۔ وضع قطع، چال ڈھال

Read more

کشتی حادثہ : کس کے سر ہے یہ خون ناحق؟

یونان کے سمندر میں ایک او ر بدنصیب کشتی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔ بڑی تعداد میں پاکستانی اس کشتی میں سوار تھے۔ یہ پاکستانی ابھی تک لا پتہ ہیں۔ کون جانے کہ وہ زندہ ہیں بھی یا سمندری لہروں کی نذر ہو گئے ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں مصری اور شامی شہری بھی سوار تھے۔ اطلاعات ہیں کہ دو درجن خواتین اور معصوم بچے بھی کشتی میں موجود تھے۔ بین الاقوامی تحقیقاتی صحافیوں نے

Read more

ٹائٹن کاسفر

عام طور پر بچے ہی والدین سے ضد کرتے ہیں یا اپنی کسی خواہش کا اظہار کرتے ہیں، اب یہ الگ بات ہے کہ کچھ والدین جائز ناجائز سب ہی بچوں کی خواہشات پوری کر دیتے ہیں۔ کچھ نہیں بھی کرتے۔ لیکن اپنے بچوں کی خواہشات کی تکمیل میں تقریباً سب ہی والدین پیش پیش ہوتے ہیں۔ خاص کر کہ باپ جو کہ بچوں کے لئے کماتا ہے۔ اور اکثر ماؤں کے منع کرنے کے باوجود باپ بچوں کی ضد

Read more

یورپ کا جنون

چند دن پہلے غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے لوگوں کی بوٹ ڈوب گئی اور تقریباً 400 پاکستانی مارے گئے۔ ایسا حادثہ پہلی بار نہیں ہوا۔ ہر چند ماہ کے بعد ایسی ہولناک خبریں سننے کو ملتی ہیں۔ پچھلی بار اس بارے میں ایک آرٹیکل لکھا تھا جو اپنے فیس بک پر شیئر کیا تو مختلف کمنٹس پڑھنے کو ملے جن میں بیشتر کا کہنا تھا کہ : ”پاکستان کے حالات اس قدر بگڑ چکے ہیں کہ کوئی روزگار

Read more

تیاگی گئی محبتیں اور ذبح کی گئی شیر جوانیاں!

میں کافی دیر قلم ہاتھ میں لیے ساکت رہا۔ الفاظ کے انتظار میں تھا کہ کہیں سے آ کر میری مدد کریں۔ آفات نے تو ہمارے ملک کا گھر دیکھ لیا ہے، اور ساتھ ساتھ سانحات نے بھی صدائیں لگا رکھیں ہیں کہ ہم سینہ کوبی کیوں نہیں کرتے، نوحے کیوں نہیں پڑھتے! آنسؤں کا آنکھوں میں پتھر ہونا کئی جگہ نثر اور نظم میں پڑھا تھا۔ بس آج اس کو محسوس کر لیا۔ پتھر جسم، پتھر آنکھیں اور پتھر

Read more

پانیوں پہ خواب

کل تک یہ آرڈر مکمل کرنا تھا۔ میرے ساتھ تین لڑکے اور بھی تھے۔ ان میں سے ایک نے چھٹی کر لی تھی جب کہ دوسرے کی طبیعت کچھ زیادہ ہی خراب لگ رہی تھی۔ کناری بازار کے قریب تہہ خانے میں لگے اس کارخانے میں خاصی گرمی تھی۔ زردوزی کے اس کام کی مشقت کا اندازہ کسے نہیں۔ ویسے تو ہر دستکاری کے ہنر میں دماغ کمر کندھوں کے پٹھوں اور نظر اور ہاتھ کا استعمال ہے۔ ولیمے کے دن

Read more

اداس دل کے ساتھ

اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کے اندازِ سیاست کا میں کبھی مداح نہیں رہا اور میرے لکھے متعدد کالم اس امر کے گواہ ہیں۔اس کے باوجود منگل کی شام سے دل ابھی تک اداس ہے۔ سبب اس اداسی کا سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ایک وڈیو ہے۔مذکورہ وڈیو میں دونوں حضرات اسلام آباد کی ایک ضلعی عدالت سے ضمانت منسوخ ہوجانے کے بعد پولیس کی گرفت سے بچنے کی خاطر ”فرار“ ہو رہے ہیں۔ فرض کیا یہ دونوں حضرات

Read more

سماجی دقیانوسی تصورات اور گم ہوتی حساسیت

گزشتہ دنوں میں بال بنانے والے کے یہاں گیا تو ایک بزرگ پہلے سے داڑھی بنوا رہے تھے۔ میں وہیں سوفے پر بیٹھ کر انتظار کرنے لگا۔ ابھی چند منٹ بھی نہ گزرے ہوں گے کہ ایک شخص آیا اور کہنے لگا، ”اور ناؤ صاحب کیا حال ہے، اور کتنی دیر لگے گی؟“ میں بال بنانے والے شخص میں سائل کے رویے کی وجہ سے ناگواری کے تاثر کو دیکھ سکتا تھا، شاید اسی وجہ سے اس نے اسے یہ

Read more

کشتی حادثہ: روٹی بندہ کھا جاندی اے

یونان کے ساحل سے کچھ دور بحیرہ ایونی سوگوار ہے۔ یہ بحیرہ ایڈریاٹک کے جنوب میں واقع ہے۔ اس کے گرد اطالیہ سالنتو، البانیہ اور یونان کے جزائر ہیں۔ جنہیں آیونین جزائر اور یا پھر ایونی جزائر کہا جاتا ہے۔ یہیں پر خلیج پطرس، آبنائے مسینا، خلیج ٹارانٹو، اور خلیج قطانیہ واقع ہیں۔ 14 جون کو اینڈریانا نامی کشتی یہاں ڈوب گئی۔ سات گھنٹوں تک یہ خراب کشتی سمندر میں رکی رہی۔ بیس سے تیس میٹر لمبی کشتی میں شدت

Read more

یونان کشتی: حادثہ یا المیہ

آج ہمارے نوجوان باعزت روزگار نہ ہونے کی وجہ سے قانونی اور غیر قانونی طریقے سے ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ حالانکہ ہر شہری کو باعزت روزگار مہیا کرنا ریاست اور حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ لیکن ہماری یونیورسٹیاں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں سکیل لیبر پیدا کر رہی ہیں۔ جن کو باعزت روزگار مہیا کرنے میں ریاست اور حکومتیں بری طرح ناکام ہیں۔ جبکہ دوسری طرف ان سکیل لیبر جو لاکھوں کی تعداد میں ہیں۔ جو اپنے

Read more

‎جامعہ حفصہ کی ڈنڈا بردار طالبات کا اسلام آباد میں احتجاج: دھمکیوں کے باوجود ریاست کارروائی کرنے سے کیوں ہچکچا رہی ہے؟ 

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع لال مسجد اور اس کے گردو نواح میں گذشتہ روز سامنے آنے والے مناظر اور اس کے بعد سے سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز نے اکثر افراد کی اس بارے میں ماضی کی یادیں تازہ کر دی ہیں۔

Read more

یونان کشتی حادثہ: ’جس دن میرے بیٹے کو کشتی پر بٹھایا گیا وہ آٹھ دنوں کا بھوکا تھا‘

بہتر مستقبل کی تلاش جن درجنوں پاکستانی نوجوانوں کو یورپ کے پانیوں میں موت کی نیند سلانے لے گئی اب ان کے پیارے نہ صرف ان کے دکھ بلکہ قرضوں کے بوجھ تلے بھی دب گئے ہیں۔

Read more

سپیشل اولمپک گیمز میں چار میڈل جیتنے والے سیف اللہ سولنگی: ’امی نے کہا تھا میں سب کچھ کر سکتا ہوں‘

پاکستانی کھلاڑی سیف اللہ سولنگی نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقد ہونے والے سپیشل اولمپک گیمز کے
پاور لفٹنگ مقابلوں میں دو گولڈ، ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

Read more

یہ آخری کشتی نہیں جو ڈوبی ہے – مکمل کالم

آپ میں سے جن لوگوں میں نیٹ فلکس پر فلم The Swimmers نہیں دیکھی وہ یہ فلم ضرور دیکھیں۔ یہ دو بہنوں کی کہانی ہے جن کا تعلق شام سے ہے، اِن کا باپ انہیں تیراکی کی تربیت دیتا ہے تاکہ یہ اولمپک میں شرکت کر کے اپنے ملک کے لیے تمغہ جیت کر لائیں۔ لیکن پھر شام میں خانہ جنگی شروع ہوجاتی ہے، شروع شروع میں انہیں لگتا ہے جیسے یہ کچھ ہی دنوں کی بات ہے اور حالات

Read more

مجھے جینے دو!

”سنو میں تمہاری ماں ہو۔ تم مسلسل مجھے تکلیف پہنچائے جا رہے ہو۔ بس بہت ہو گیا۔“ کیا کہہ رہی ہو ماں۔ میں نے آخر ایسا کیا کیا ہے۔ ”وہ بولا۔“ کیا مطلب! تمہیں لگتا ہے تم نے کچھ نہیں کیا؟ اور تو اور تمہارے سب بھائیوں نے بھی میرا حشر خراب کر کے رکھ دیا ہے۔ جگہ جگہ سے میرے دل کو زخموں سے چور چور کر دیا ہے۔ اب بس بہت ہو چکا۔ مجھے جینے دو۔ میرے چہرے

Read more

روسی تیل اور ہماری خوش فہمیاں

یہ 2019 ء کی بات ہے جب اس وقت کے وزیراعظم بشریٰ بی بی کے ناراض شوہر اور سلمان کے والد نے عوام کو ایک نئی ٹرک کی بتی دکھائی تھی اور انتہائی مہارت سے یہ ظاہر کیا تھا کہ جیسے پاکستان میں تیل کے تمام ذخائر منظرعام پر آنے ہی والے ہیں اس لئے خوشخبری کا انتظار کریں لیکن ماہرین یہ جانتے تھے کہ یہ صرف توجہ ادھر ادھر کرنے کی ایک کوشش تھی۔ اس ہی طرح روس سے

Read more

خالد احمد: ادب کا گگلی بولر

ادھر کینیڈا، شمالی امریکا میں موسم گرما کا آغاز ہوا چاہتا ہے۔ طویل اور ”پرتشدد“ سردیوں کے بعد بہار کی خوش گوار خنکی کا دورانیہ رفتہ رفتہ گرمیوں کی پرتپاک تمازت میں ڈھلتا چلا جا رہا ہے۔ جنوب ایشیائی ممالک کے برعکس یورپ اور شمالی امریکا میں اس موسم کا خیر مقدم خاصے جوش و خروش سے کیا جاتا ہے کیوں کہ اسی رت میں دھوپ سے چمکتے دنوں کے ساحل پر کچھ کھل کر کھیلا جا سکتا ہے۔ بدلتی

Read more

ایک غیر قانونی تارک وطن سے مکالمہ

یہ خادم کہ اب انٹارکٹیکا کے سوا باقی چھے بر اعظم دیکھ چکا ہے، وانواٹو، ٹونگا اور جزائر سولومن تین ملکوں کو چھوڑ کر جہاں بھی گیا کسی نہ کسی پاکستانی سے ملاقات ہو گئی۔ برطانیہ وغیرہ تو خیر پاکستانیوں کے لیے دوسرے گھر کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن مثلاً فجی میں سب سے نیک نام ماہر امراض قلب، برازیل میں فورک لفٹر نامی گاڑی کے اہم ترین سپلائر، ہالینڈ میں سماجی علوم کے نمایاں استاد کو پاکستانی پا کر

Read more

اب دعائے نیم شب میں کس کو یاد آؤں گا میں

میرا ددھیال لکھنؤ کی ایک مضافاتی آبادی” نگرام” سے ہے جو لکھنئو سے صرف چند کوس کے فاصلے پر واقع تھا۔ نگرام اور خاص طور سے میرے خاندان میں بڑی بڑی علمی اور ادبی شخصیات نے جنم لیا جو اپنے وقت میں برصغیر کی سطح پر جانے اور مانے گئے۔ میرے والد مرحوم بھی نگرام ہی میں غالباً انیسویں صدی کے اوائل میں پیدا ہوئے۔ میرے دادا جناب مختار احمد کے تین بیٹے تھے۔ سب سے بڑے بیٹے میرے والد

Read more

کشمیر کے ایک ہی گاؤں کے 20 سے زیادہ نوجوان یونان کے پانیوں میں ڈوبنے والی کشتی تک کیسے پہنچے؟

محمد ایوب کو معلوم ہے اُن کے بھائی اس کشتی پر سوار ہو گئے تھے جو یونان کے پانیوں میں ڈوب چکی ہے، لیکن اب تک ان کی شناخت نہ تو مرنے والوں میں ہوئی ہے اور نہ وہ ان 12 پاکستانی شہریوں میں شامل ہیں جو زندہ بچ گئے تھے۔ مگر کشمیر کے نوجوان جانتے بوجھتے اس پُرخطر سفر پر کیوں اور کیسے نکلے؟

Read more

دوسری شادی کے دباؤ کو پس پشت ڈالتے ہوئے اپنے معذور شوہر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے والی بیوی کی کہانی

کسم کی شادی کو ابھی ڈھائی ماہ ہی ہوئے تھے کہ ان کے شوہر منجیت اہلوت ایک حادثے کا شکار ہو گئے اور ان کی ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ آئی، جس سے ان کے جسم کا نچلا حصہ مفلوج ہو گیا۔

Read more

باپ کی عظمت

باپ۔ اس لفظ کے آتے ہی ذہن کے کتنے دریچے کھل گئے۔ اس لفظ کو اک لفظ یا جملے میں کیسے بیان کیا جائے۔ باپ کا نام آتے ہی اک ناتواں اورضعیف رو صورت آنکھ کے سامنے گھومنے لگتی ہے۔ میرے نزدیک باپ کی قدر و قیمت کسی دوسرے شخص سے کہیں زیادہ ہے کیوں کہ میرا باپ اس دنیا میں حیات نہیں۔ باپ کیا ہوتا ہے کیسا ہوتا ہے اور کیوں ہوتا ہے شاید مجھ سے یا مجھ جیسے

Read more

طلبا اور مالی مشکلات: ’مجھے شرمندگی ہوتی جب ایڈمن والے کلاس میں آ کر کہتے سب سے فیس آ گئی سوائے آپ کے‘

ایچ ای سی پنجاب کے ڈیٹا کے مطابق اس وقت سرکاری یونیورسیٹوں میں تقریبا سات لاکھ طالب علم زیر تعلیم ہیں جبکہ پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں یہی تعداد تقریبا 20 لاکھ ہے۔

Read more

اگر ”وہ“ نوجوان ہوتے تو وہ بھی حملہ آوروں میں شامل ہوتے

آج کی حکومت میں کور کمانڈر ہاؤس بالمعروف جناح ہاؤس اور ملٹری تنصیبات بہ فضل تعالیٰ مقدس درجات پر فائز ہو گئے ہیں روزانہ نوجوانوں کی ان مقدس مقامات کی بے حرمتی میں گرفتاریوں کی خبریں ملتی ہیں۔ ایک تماشا سا لگایا ہوا ہے۔ ایک سیاسی جماعت سے تعلق کے باعث نوجوان خوف کے عالم میں چھپتے پھر رہے ہیں۔ گرفتاریوں اور عقوبت خانوں میں لاپتہ کر دیے جانے کے خوف سے نوجوان تو اب ٹوٹی پھوٹی کشتیوں میں غرق

Read more

نئے شہر میں چند روز

مجھے لگتا ہے میں پاگل ہو رہا ہوں۔ شاید یہ شوکت نواز نیازی کے تراجم کا اثر ہے۔ ژاں پال سارتر میرے ذہن پہ قبضہ جما کے بیٹھ گیا ہے یا ہو سکتا ہے یہ اداسی ہو جو چپکے سے پنجے گاڑے بیٹھی ہو۔ مجھے آج کل نیند نہیں آتی۔ ٹھنڈے ہوادار کمرے میں گھٹن ہونے لگتی ہے۔ میں رات کو اکثر اٹھ کر باہر نکل جاتا ہوں۔ میں باہر صحن میں بیٹھ کر موبائل کا کیمرہ کھول کر بے

Read more

غربت کی آ خری لکیر

کچی دیوار کی منڈیر پر کوئے کی کاں کاں سے اماں بسو کی آنکھ کھل گئی جو نیم کے درخت کے نیچے آدھ ٹوٹی چارپائی پر سو رہی تھی۔ برس ہا برس سے دو چارپائیوں پر ہی ماں پتر گزارہ کر رہے تھے۔ جس چا چارپائی کا وان ثابت تھا وہ اماں نے اپنے پتر انور کو دے رکھی تھی۔ خود اسی ٹوٹی چارپائی پر لیٹ جاتی تھی۔ اس نے لیٹنا بھی کون سا گھنٹوں ہوتا تھا۔ رات بھی آدھی

Read more

کراچی میں جماعت اسلامی کی شکست: جوش ملیح آبادی کی نظر میں

ادیب معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں، یہ وہ سب قبل از وقت دیکھ لیتے ہیں جن حقائق تک ایک عام آنکھ کی رسائی نہیں ہوتی، بانی جماعت اسلامی ابوالاعلی مودودی کی جوش ملیح آبادی کے ساتھ کافی قربت رہی، اس لیے یہ کہا جا سکتا ہے کہ ”جوش سے زیادہ جماعت اسلامی یا ان کے منشور کو کون جانتا ہو گا“ ؟ 1971 کے انتخابات میں جماعت اسلامی کو بری طرح سے شکست ہوئی جبکہ پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے

Read more

ہم نے ہیرو ازم کے لیے غزنوی اور غوری کو ادھار پر لیا ہوا ہے: فرنود عالم

سرخیاں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا خطاطی کی طرح ماضی کا حوالہ بن جائے گا سوشل میڈیا سے پہلے روشن خیالوں کے لیے اظہار کے آزاد مواقع میسر نہیں تھے معروف کالم نگار، ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ اور سماجی مبصر، فرنود عالم سے ایک مکالمہ انٹرویو: اقبال خورشید جبر کی تاریکی میں اس کے الفاظ کی بازگشت امید افزا ہے، پرشور سناٹے میں اس کی آواز روشن خیالی کی نوید ہے۔ یہ اس شخص کا تذکرہ جو اندھیری سرنگ میں، بغیر رکے

Read more

میری کینیڈین بیٹی اور فادرز ڈے

میرے والد عبدالباسط صاحب، جو دانائی کا سرچشمہ تھے، اپنی چہیتی بیٹی اور میری اکلوتی بہن عنبرین کوثر کے حوالے سے فرمایا کرتے تھے بیٹیاں جنت کا پھول ہوتی ہیں وہ عنبریں کو بھی اتنا ہی چاہتے تھے جتنا مجھے۔ وہ اپنی بیٹی سے محبت ہی نہیں ان کی عزت بھی کرتے تھے۔ میں نے بھی اپنی بیٹیوں سے پیار اور عزت کرنا ان ہی سے سیکھا ہے۔ میرے قریبی دوست جانتے ہیں کہ میری دو منہ بولی بیٹیاں ہیں۔

Read more

ایک ماں کی کہانی جو بیٹے کی نوکری بچانا چاہتی تھی

یہ گزشتہ برس کی بات ہے۔ میں ان دنوں بطور ایڈیشنل سیکرٹری (زراعت) خدمات سرانجام دے رہا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے مجھے ڈائریکٹر جنرل (سائل سروے ) پنجاب کی اضافی ذمہ داری بھی تفویض کی ہوئی تھیں۔ غالباً ستمبر کا مہینہ تھا، صبح دس بجے کا وقت تھا۔ میں ڈیوس روڈ پر واقع ڈائریکٹر جنرل (واٹر مینجمنٹ ) کے دفتر میں ابھی داخل ہوا ہی تھا کہ وہ عورت بھی میرے پیچھے پیچھے اندر آ گئی۔ میں

Read more

ذلتوں کے اسیر ؛ اردو ناول میں نسائی شعور کا استعارہ! چوتھی قسط

ثانیہ کے ساتھ فیملی پلاننگ کے دفتر میں کام کرنے والی عورتیں بھی حالات کے جبر کا شکار ہیں۔ نوکری برقرار رکھنے اور ترقی پانے کے لئے انہیں افسروں تک رسائی رکھنی پڑتی ہے۔ رسائی یا حاضری میں افسروں کو وہ سب کچھ دینا شامل ہے جو وہ مانگیں۔

ثانیہ معاشرے کو مختلف زاویوں سے دیکھ رہی ہے اور ہر طرف سے مرد کے اندر پائی جانے والی کجی منعکس ہو کر ثانیہ کے سامنے منہ پھاڑے کھڑی ہے۔

ثانیہ کے ساتھ دفتر میں کام کرنے والی رضیہ کا باپ مر چکا ہے۔ باپ کے مرنے کے بعد جب ماں نے گھر چلانے کے لئے کام شروع کیا تو محلے والوں نے بیوہ عورت اور اس کی تین بیٹیوں کا جینا دو بھر کر دیا۔ یہ سوال کسی کے لئے اہم نہیں تھا کہ چار افراد کے پیٹ میں روٹی کہاں سے آئے گی؟ اہم تھا تو یہ کہ ایک عورت نے گھر کی بقا کے لئے ملازمت شروع کر دی تھی۔ عورت کا گھر سے نکلنا پدرسری نظام کی بنیاد کو کمزور کرتا ہے جو اس کے بنیادی مہرے مرد کو کسی طور پسند نہیں۔

Read more

انڈیا میں پانچ کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والا ’تاج محل‘ جو ماں کی محبت میں بیٹے نے تعمیر کروایا

اب انڈیا کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں ایک بیٹے نے ماں کی یاد میں ایک عمارت تعمیر کروائی ہے جسے لوگ تاج محل کا پرتو کہہ رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی کہانی گشت کر رہی ہے۔

Read more

وہ کٹھن راستے جہاں سے ایرانی خوردنی تیل، پٹرول اور دیگر سستا سامان پاکستان کے شہروں تک پہنچتا ہے

پاکستان کے مختلف شہروں میں کم قیمت ایرانی سامان جیسا کہ پٹرول اور کھانا پکانے کے تیل کی ترسیل میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کچھ لوگ اسے سمگلنگ کا نام دیتے ہیں تو کچھ غیر رسمی معیشت کا۔ بی بی سی نے ایران کے بارڈر سے راولپنڈی کے باجوڑ پلازہ تک سفر کرتے ہوئے اس سامان کا کاروبار کرنے والوں اور اسے استعمال کرنے والوں سے بات کی ہے تاکہ یہ پتا چلایا جا سکے کہ یہ کام چلتا کیسے ہے اور اس سے کس کو کیا فائدہ ہے؟

Read more

سفر آب

ثاقب چلو یار دعا کرنا میں خیریت سے جاؤں۔ بچوں کی دعائیں تو ویسے بھی قبول ہوتی ہیں۔ پھر جب آؤں گا تمہارے لیے ٹافیاں لے آؤں گا۔ ناصر نے پندرہ سالہ ثاقب سے کہا۔ ناصر بھائی آپ کدھر جا رہے ہیں۔ دیکھو تمہیں تو گھر کے حالات کا پتہ ہے۔ کھانے کا لالے پڑے رہتے ہیں۔ وہ اپنے فیاض صاحب ہیں وہ بندے باہر بھیج رہے ہیں۔ انہی کے وسیلے جا رہا ہوں۔ اوہ اچھا اپ خلیج جا رہے

Read more

پاکستانی نوجوان، والدین، ریاست اور بے روزگاری

جب سے ہوش سنبھالا ہے۔ یہی سنتے آئے ہیں کہ پاکستان میں نوجوانوں کی تعداد آبادی میں سب سے زیادہ ہے۔ بیس برس گزر گئے ہیں۔ یہ تعداد کم نہیں ہوئی بلکہ روز بروز اس میں اضافہ ہوتا سنتا رہتا ہوں۔ یہ اضافہ کس حوالے سے ہے اور ہر سال اس تعداد میں ایک مخصوص اضافہ کس طرح ہو رہا ہے اور اس اضافے کے مثبت ثمرات سامنے کیوں نہیں آرہے؟ یہ عمومی نوعیت کے سوالات ہیں جن کے جوابات

Read more

مسیحی علماء کی عربی زبان کی خدمات حصہ پنجم ”منیر البعلبکی“

منیر عبد الحفیظ البعلبکی ایک لبنانی مصنف اور مترجم تھا، جسے عربی ترجمے کا ترجمان کہا جائے تو مبالغہ نہیں ہو گا، جب ہم منیر البعلبکی کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو ہم اس شخص کی تعریف کرتے ہیں۔ جو ایک ایسے ادبی و علمی رجحان اور ذہانت کے بارے میں ہے، جو ہر عرب دانشور، محقق اور طالب علم کے لیے ایک رول ماڈل ہے۔ منیر البعلبکی نہ صرف مصنف اور مترجم تھا، بلکہ اس کا اصل کارنامہ

Read more

نون لیگ کو کھلا میدان نہیں ملے گا

ہمیشہ کی طرح ملک اس مرتبہ بھی عدم استحکام کا شکار ہے اور ہم اس بار بھی نازک دور سے گزر رہے ہیں۔ تخلیق پاکستان کی نزاکت سے استحکام پاکستان پارٹی کی لانچنگ کے بیچ ہر دن ہر رات ہماری قومی تاریخ کا نازک موڑ ہی رہے۔ 1950 کی ریپبلکن پارٹی، ساٹھ کی دہائی میں کنونشنل مسلم لیگ، پھر 80 کی دہائی کی جونیجو لیگ اور پھر مسلم لیگ ق کا ظہور ہوا اور 2010 میں کپتان کو ترقی کی

Read more

میرے والد اور میں

ابا کی تعریف لکھنا روبوٹک اور روایتی کام ہے۔ ہر شخص اپنے ابا کو قائد اعظم یا آئیڈیل، نبی، پیغمبر کے روپ میں دیکھتا ہے۔ وہ لوگ بدقسمت ہوتے ہیں جو ابا کو ایک انسان کی طرح دیکھنے کی اہلیت حاصل کر جاتے ہیں۔ میرے والد دنیا کے شریف ترین۔ سادہ مزاج۔ آسانی سے دھوکہ کھانے والے۔ لوگوں کی بلاوجہ عزت کرنے والے اور طارق جمیل جیسی شخصیات کو اسلام اور انسانیت کی معراج جانتے تھے۔ بدقسمت رہے کہ تعلیم

Read more

’سمگلروں نے میرے بیٹے کا برین واش کیا‘ یونان کشتی حادثے کے بعد پاکستان میں ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کا حکم

یونان کشتی حادثے میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی شہریار سلطان کے والد کا کہنا ہے کہ ایجنٹ نے ان کے بیٹے کا ایسا برین واش کیا تھا کہ ’وہ دو، تین روز میں یورپ پہنچ جائیں گے۔‘ ادھر پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک میں ’انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے‘ کا حکم دیا ہے۔

Read more

دائروں کا سفر

بندہ نا چیز نے آنکھ کھلی تو وطن عزیز ضیاء آمریت سے ایک جمہوری دور میں داخل ہو رہا تھا۔ گھر پر دن کا آغاز صبح کے ناشتے پر ابا جان کے ریڈیو پر بی بی سی سیربین سے اور اختتام اٹھ بجے کے خبروں پر ہوتا۔ یہی سے ملکی و غیر ملکی سیاسیات، حالات حاضرہ میں دلچسپی کا عنصر پیدا ہوا۔ نوے دہائی کے اواخر میں محترمہ بینظیر صاحبہ کا راستہ روکنے کی خاطر فیصلہ سازوں نے پراجیکٹ آئی

Read more

سانحہ 9 مئی

  سانحہ نو مئی سنتے ہی آپ کے ذہن میں جناح ہاؤس، پشاور ریڈیو سٹیشن، میجر عزیز، مردان، لاہور کینٹ، کراچی کینٹ اور ایسی ہی جلاؤ گھیراؤ کی ایک تصویر ابھرتی ہے۔ ایسا ہی ہے ناں۔ ؟ کتنے لوگوں کو یاد ہو گا کہ اس روز عمران خان گرفتار ہوا تھا؟ اور پارٹی نے خود اپنے منشور اور اپنی پارٹی کی بنیادوں کو آ گی لگائی تھی۔ چند۔ آہستہ آہستہ جن کو یہ سب یاد ہے ان کو بھی چند

Read more

ایک عام پاکستانی کی قائداعظم سے بات چیت

  قائد، میں ایک پاکستانی ہوں۔ معاشی اور سماجی اعتبار سے میرا تعلق جس طبقے سے ہے اسے آج کل ’عام پاکستانی‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ یعنی ہمارا کوئی نام نہیں ہے جیسے کہ شہباز شریف، عمران خان، عاصم منیر، میاں منشا اور ان جیسے طاقتور اور دولت مند پاکستانیوں کا ہے۔ قائد میں جس طبقے سے تعلق رکھتا ہوں وہ پاکستان میں ننانوے فیصد لوگ ہیں یعنی ’عام پاکستانی‘ ۔ لیکن میرا تعلق ان عام پاکستانیوں کے

Read more

یوم والد ”کچھ یادیں“

تاریخ گر اٹھا کر دیکھی جائے تو 1910 میں پہلی بار یوم والد منایا گیا بس پھر کیا تھا روایت بن گئی کہ ہر سال جون کے مہینے میں تیسری اتوار کو دنیا بھر میں منایا جانے لگا آج پھر جون کا مہینہ ہے اور تیسری اتوار ہے میرے لیے جون کا مہینہ یوں بھی بہت اہمیت رکھتا ہے اسی مہینے کی 13 تاریخ تھی جب اچانک ایسا حادثہ رونما ہوا کہ جس نے یکسر میری زندگی بدل کہ رکھ

Read more

پدرانہ شفقت لامتناہی محبت کا دروازہ

*نیا بھر میں ہر سال جون کے تیسرے اتوار باپ کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ رواں برس یہ دن 18 جون کو دنیا بھر میں بڑی شان و شوکت، عزت و احترام، قول و اقرار، وفاؤں و محبتوں، خوشیوں و چاہتوں، ارمانوں و جذبوں کے ساتھ منایا جائے گا۔ واضح ہو اس دن کو منانے کے اغراض و مقاصد میں حکمت عملی کا اصل مقصد بچوں اور والدین کے درمیان ہم آہنگی اور عزت و احترام کا رشتہ بحال

Read more

فلم آدی پرش کی پہلے روز ’ریکارڈ کمائی‘ لیکن تنازع ایسا جو تھمنے کا نام نہیں لے رہا

ہندوؤں کے اساطیر رامائن پر مبنی فلم ‘آدی پُرُش ‘ کی 16 جون بروز جمعہ سے دنیا بھر کے سینیما گھروں میں نمائش جاری ہے۔ اس فلم سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس نے ریکارڈ بزنس کیا ہے۔

Read more

فادرز ڈے کا آغاز کیسے ہوا اور دنیا بھر میں یہ کیسے منایا جاتا ہے؟

دنیا بھر میں رواں برس فادرز ڈے (والد کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن) جون کے تیسرے اتوار یعنی آج منایا جا رہا ہے۔ اس دن ہم والد، یا والد جیسی شخصیت جیسے دادا کو خراج تحسین پیش کرتے اور تحائف دیتے ہیں۔ مگر اس دن کی شروعات کیسے ہوئی؟

Read more

فردوسی: ’عجم کو زندہ کرنے والے‘ فارسی شاعر جو محمود غزنوی سے انعام حاصل نہ کر سکے

یہ کوئی ہزار سال پرانی بات ہے جب ہندوستان پر محمود غزنوی کے پے در پے حملے ہو رہے تھے اور اس نے اپنے تقریبا 30-31 سالہ دور حکومت میں کوئی 17 بار ہندوستان کے مختلف علاقوں میں حملے کیے اور بڑی مقدار میں مال غنیمت حاصل کیا۔

Read more

ابا جی کا خیال رکھیں

ماں جنم دیتی اور گود میں لے کر پالتی ہے، باپ انگلی پکڑ کر باہر کی دنیا سے متعارف کراتا ہے۔ بچے کی ضرورت کیا ہے اور اسے کیسے پورا کرنا ہے، اس سب کا جتن کرنے والی ہستی کبھی اپنی پریشانی اور تکلیف بتا نہیں پاتی۔ باپ کو گھر کے معاملات چلانے میں کیا کچھ برداشت کرنا پڑتا ہے، کسی شاعر نے خوب کہا ہے کہ ہمیں پڑھاؤ نہ رشتوں کی کوئی اور کتاب پڑھی ہے باپ کے چہرے

Read more

بپھرا سمندر اور عبداللہ شاہ غازی

سائیکلون درجہ حرارت اور ہواؤں کے دباؤ کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں اور درجہ حرارت اگر سمندری طوفان کو جنم دیں تو ہواؤں کا دباؤ اس کے رخ کا تعین کرتا ہے۔ بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان بائپر جائے جس کا رخ پاکستان میں صوبہ سندھ کے ساحلی علاقوں خاص کر کراچی کی طرف تھا کل تک سمندری طوفان بائپرجائے کے اثرات شدت اختیار کیے ہوئے تھے ساحل پر تیز ہوائیں اور سمندر میں شدید طغیانی کے

Read more

مسیحی علماء کی عربی زبان کی خدمات (4)

لبنان میں جدید عہد کے ادبی نشاة ثانیہ کا علمبردار کہلانے والا، مارون بن حنا بن الخوری یوحنا عبود سنۂ 1885 لبنان کے علاقے جبیل کے ایک گاؤں ”عین کفا“ میں پیدا ہوا، مارون عبود نے عرب دنیا میں بطور صحافی، طنزیہ ناول نگار، نقاد، تجزیہ کار، استاد، مصنف ناول نگار اور شاعر کی حیثیت سے مقبول ہوا۔ پہلی ابتدائی تعلیم گاؤں میں۔ ہی بلوط کے درختوں کے نیچے بیٹھ کر حاصل کی، پھر سینٹ سسائن، اور پھر عیسائی مشنری

Read more

پاک و ہند اور دنیا کے نوادرات سے مالامال برطانیہ کے محل اور میوزیم

پوئیس کیسل (Powis Castle) برطانیہ کی ریاست ویلز میں واقع ہے۔ برمنگھم کے جنوب مغرب میں واقع یہ محل برمنگھم سے ڈیڑھ گھنٹہ کی مسافت پر ہے۔ پرسوں ہم نے اپنے بھانجے سید محمد عارف کی وساطت سے اس محل اور میوزیم کی سیر کی۔ محل اور اس سے ملحقہ قائم برطانیہ کے لارڈ کلائیو لائڈ کے خاندان سے منسوب میوزیم میں ان کے خاندان سے وابستہ نوادرات اور قیمتی اشیا رکھی گئی ہیں۔ میوزیم میں رکھا ہوا بنگال کے

Read more

قطبی ستارہ: کامریڈ ظفر محی الدین

ظفر محی الدین 3، جنوری، 1948 ء کو حیدرآباد دکن (بھارت) میں پیدا ہوئے۔ ہجرت کے بعد ان کے والدین نے حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں سکونت اختیار کی۔ ان کے والد غوث محی الدین جو جامعہ عثمانیہ کے گریجویٹ اور معروف رسالہ ماہ نامہ ”سویرا“ حیدرآباد، دکن کے مدیر اعلی تھے ان کے فکری اور علمی حوالے سے استاد تھے جن کی خصوصی تربیت نے انہیں مطالعے، مشاہدے اور قلم و قرطاس کی اہمیت سے روشناس کرایا۔ 1960

Read more

ایک نہیں تین بغاوتیں

پہلی بغاوت:اسلام آباد میں 2014 میں جب دو کزنوں کا دھرنا جاری تھا اس دوران کپتان نے اوور ایکٹنگ کرتے ہوئے کچھ یوں ڈائیلاگ بولے۔ رانا ثناء اللہ میں تمہیں مونچھوں سے پکڑ کر جیل میں ڈالوں گا، ایس پی جونیجو تمہیں تو میں چھوڑوں گا نہیں، اگر کسی پولیس والے نے میرے کارکنوں کو ہاتھ لگایا تو اس کو میں خود جیل میں ڈالوں گا۔ اوورسیز پاکستانی پاکستان میں حوالہ ہنڈی پیسے بھیجنا شروع کر دیں۔ اس چور حکومت

Read more

باپ: اولاد کے لئے سائبان

مجھے کبھی کبھی یوں محسوس ہوتا ہے کہ میرے اندر ادب کا ایک گہرا سمندر بہتا ہے جس کو مجھے دنیا کو دکھانا ہے۔ یہ کہنا آسان ہے لیکن اس پر عمل کرنا بہت کٹھن امر ہے۔ اپنے کاموں میں معروف تھا کہ خیال آیا کہ جون میں ”فادرز ڈے“ منایا جاتا ہے جو اس سال اتوار 18 جون کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جائے گا تو آج اس آرٹیکل میں باپ کی قربانی، عظمت اور کردار پر

Read more

کوہ نور: ایک منحوس اور بیوفا ہیرا؟

انسانی تاریخ کی ہر ایک تہذیب میں ہیرے جواہرات کو بہت اہمیت حاصل رہی ہے اور ان کے حصول کے لئے بہت سے بادشاہوں اور ریاستوں نے لڑائیاں لڑی ہیں۔ ہیرے دولت اور خوبصورتی کے ساتھ ساتھ لافانیت اور طاقت کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ یہ زمانہ قدیم سے بادشاہوں کے شاہی تاجوں کی زینت بنتے آ رہے ہیں۔ تاریخ میں ایک ایسا ہی ہیرا ”کوہ نور“ کے نام سے بھی مشہور ہے۔ ہندوستانی تاریخ پر لکھنے والے مشہور مورخ

Read more

طارق ملک! ہم شرمندہ ہیں (ناقابل اشاعت کالم)

عملی زندگی کے ابتدائی ایام میں منو بھائی اور پروفیسر فتح محمد ملک راولپنڈی کے ایک اخبار سے منسلک تھے۔ دونوں پورا مہینہ دفتر کی کینٹین سے چائے اور رس ادھار کھاتے رہے۔ تنخواہ ملی تو راولپنڈی کے ایک بازار سے گزرتے ہوئے روٹی کی خوشبو نے منو بھائی کو بے چین کر دیا، انہوں نے فتح محمد ملک سے کہا آج بتیس دن بعد تو روٹی کھا لیں۔ منو بھائی کے والد ریلوے ملازمت کے سلسلے میں اٹک، پنڈی

Read more

بارے ’ہجو نگاری‘ کا کچھ بیاں ہو جائے

Critical Discourse Analysis  (بیانیے کا تنقیدی تجزیہ ) کے آلات تکنیک میں ایک  We and Them or Us and Othersہے یعنی ’ہم اور وہ یا ہم اور دوسرے‘ ۔ اس تکنیک کے مطابق افراد ( بزعم خود) اپنے آپ کو نیک، اچھا، صحیح اور اسی ترتیب سے دوسرے کو (بہ زبان خود ) بد، برا اور غلط کہہ رہے ہوتے ہیں۔ سیاسی بیانیے یا اخبارات میں چھپنے والے سیاسی بیانات کو اس آلہ تکنیک کے آئینے سے دیکھتے ہیں۔ اس

Read more

ایک خان وہ تھا

چوڑی سڑک، دو رویہ سجی ہوئی دکانیں، کہیں قہوے کی پیالیوں سے اٹھتا دھواں، کہیں خشک میوہ جات کے ڈھیر، کپڑوں پھلے تھانوں کے آنکھوں میں کھبتے رنگ، مٹی کے برتنوں کے دمکتے نقوش، اپنی چھتوں پر در و دیوار کا بوجھ اٹھائے ان دکانوں کی جانے اوپری منزلوں میں جانے گودام ہیں یا گھریلو زندگی انھیں مسکن بنائے ہوئے ہے، اپنی اپنی مصروفیت کا ہاتھ تھامے آنکھوں میں تلاش، تجسس، شوق اور اشتیاق لیے گاہک، خرید کا مال تھیلوں

Read more

ہم لڑکیوں کی دوستی

جب لڑکیوں کی شادیاں ہوتی ہیں تو سب سے پہلے ان کی دوستیاں ٹوٹ جاتی ہیں۔ لڑکیوں کی دوستی کو مذاق اور ٹھٹھے کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ان کی دوستی کو حسد اور کپڑوں جوتوں کی سیاست کے نام دے رکھے ہیں مگر حقیقت تو ہمیں معلوم ہے۔ جو محبت سہیلیوں کو ایک دوسرے سے ہوتی ہے، وہ تو کبھی عام کی ہی نہیں گئی۔ ہم ایک دوسرے سے محبت کرتی ہیں مگر ہمیں اندازہ ہی نہیں ہوتا۔ ہم

Read more

یونان کشتی حادثہ: کوٹلی کا وہ گاؤں جہاں ’ہر گھر میں کہرام ہے مگر پیاروں کے زندہ بچنے کی امید بھی‘

یونان میں کشتی حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 78 ہے جبکہ سینکڑوں افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق اس حادثے میں بچائے گئے 104 افراد میں سے 12 پاکستانی شہری ہیں۔ تاہم پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کوٹلی سے تعلق رکھنے والے چند خاندانوں کا دعویٰ ہے کہ اس کشتی پر ان کے پیارے بھی سوار تھے جو اب لاپتہ ہیں۔

Read more

سمیتا پاٹل: وہ نیوز کاسٹر جنھیں شیام بینیگل نے دور درشن پر دیکھ کر فلم کے لیے چن لیا

شبانہ نے ’ارتھ‘ میں اپنے کردار کے لیے نیشنل ایوارڈ جیتا لیکن مہیش بھٹ نے اعتراف کیا کہ ’اگر آپ سمیتا کو فلم سے ہٹا دیں تو فلم میں کچھ نہیں بچتا۔ مجھے اس فلم میں ان دونوں خواتین کی کارکردگی پر فخر ہے۔‘

Read more

منشیات سمگلر، قاتل اور اجرتی جنگجو: روس تربیت یافتہ افسران کی ہلاکتوں سے پیدا ہونے والی کمی کیسے پوری کر رہا ہے؟

جنگ کے میدان میں نقصانات کے بارے میں روس نے تاریخی اعتبار سے ہمیشہ ہی غیر معمولی حد تک رازداری سے کام لیا ہے۔ اسی لیے جب روس کی فوج نے یوکرین پر حملہ کیا تو بی بی سی نے ہلاکتوں کی گنتی اور تصدیق کا عمل شروع کر دیا۔

Read more

مسیحی علما کی عربی زبان کی خدمات (2)

لبنانی مصنف، زبان داں اور شاعر ناصیف بن عبد اللہ بن جملات بن سعد ال یزجیجس کے بارے میں مشہور تھا کہ "یہ وہ عیسائی اہل علم تھا جو قرآن کریم کی ایک کے بعد ایک آیت یاد کیا کرتا تھا, اور انہیں قرآن حفظ تھا، متنبی کے اشعار زبان ازبر تھے، عربی کہاوتیں، محاورے لطیفے و کہانیاں ہر گفتگو میں اس کی زبان پر ہوتی تھیں، عربی محاوروں کی اصل، عرب اشعار کے شعراء کے ریفرنسز اس کے کمال

Read more

بچے پیدا کرنا ایک فیشن ہے کیا؟

دنیا میں اتنے بچے ہیں، آبادی آٹھ ارب کو پہنچ چکی ہے۔ پر ہم سب کو اپنا بچہ پیدا کرنا ہوتا ہے۔ نا کریں تو دنیا باتیں کرتی ہے کوئی خرابی ہے کیا، یہ ڈاکٹر وہ ڈاکٹر، فلاں حکیم، ایسا ٹوٹکا۔ پھر آتے ہیں وہ لوگ جو بچے کے لیے دوسری شادی کرتے ہیں، ویسے تو کوئی گارنٹی نہیں، پر اکثر اولاد ہو جاتی ہے اور سر فخر سے بلند اس کے بر عکس مصطفٰی آفریدی نے ایک ڈرامے اسیر

Read more

ریپ، فراڈ اور سیکسٹارشن کے الزامات کا سامنا کرنے والے 26 سالہ نوجوان کو تاحیات عمر قید کی سزا

پولیس تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی انھوں نے تمل ناڈو اور بنگلورو کی سو سے زیادہ نوجوان خواتین، سکول اور کالج کی طالبات کا ناصرف جنسی استحصال کیا بلکہ بعدازاں انھیں بلیک میل بھی کیا۔

Read more

’زرداری صاحب نے بلایا تو انکار نہیں کر سکا اور سیاست میں آ گیا‘: پیپلز پارٹی کے پہلے میئر کراچی کون ہیں؟

مرتضیٰ وہاب نے 2018 کے انتخابات سے قبل صرف سکول میں ڈپٹی پریفیکٹس اور کیپٹن آف ہاؤس کے انتخابات میں ہی حصہ لیا تھا۔ ان کی کسی طلبہ تنظیم یا وکلا ایسوسی ایشن سے وابستگی نہیں رہی۔

Read more

طارق ملک کا استعفیٰ : ایک بری خبر

طارق ملک سے میری چار سے زیادہ ملاقاتیں نہیں ہوئیں۔ مذکورہ ملاقاتیں بھی محض اتفاقاً اور مشترکہ دوستوں کے ہاں ہوئی تھیں۔ موصوف کا ذکر تاہم محترمہ بے نظیر بھٹو بہت شفقت سے کیا کرتی تھیں۔ ان کی دانست میں طارق ملک نے دورِ حاضر میں ڈیٹا جمع کرنے کی اہمیت کو تخلیقی انداز میں سمجھا اور اس کے لیے مطلوب ہنر پر گرفت کے حامل بھی ہوگئے۔ غالباً اسی بنیاد پر طارق ملک کو 2008ء کے انتخابات کے بعد

Read more

کیا ہندستان میں نوجوان مسلم قیادت کا طلوع ممکن ہے؟

ہندستانی مسلمانوں میں قیادت کے بحران کی بہت ساری وجوہ ہیں، تاہم ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ہندستانی مسلمانوں کی موجودہ اعلیٰ قیادت قوم کے نوجوانوں سے غافل ہے، ان کے بارے میں انھیں بظاہر فکر تو ہے مگر ایسی کوئی پالیسی یا منصوبہ سامنے نہیں آتا جس سے یہ اندازہ کیا جا سکے کہ ہمارے قائدین؛ نوجوانوں پر کوئی خاص توجہ دے رہے ہیں۔ ایک تو ویسے ہی بہت کم مسلم نوجوان تعلیم و قیادت کے میدان

Read more

ہندی متوازی سینما اور مطالعات فلمز

اس ہفتے کراچی آرٹس کونسل میں حسب سابقہ ریڈر اینڈ رائٹر کیفے کے زیر اہتمام صدر محمد احمد شاہ اور ڈاکٹر تنویر انجم کی انتھک محنت و کاوشوں سے ڈاکٹر عمیر احمد خان کی نظامت و مسحور کن ابتدائیہ اور مطالعاتی جاذبیت کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس بار ہندی متوازی سینما کی تین فلمیں، دو بیگھہ زمین، البرٹو پنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے اور روئی کا بوجھ زیر مطالعہ تھیں۔ پروگرام کے آغاز سے ڈاکٹر عمیر احمد خان نے

Read more

استحکام پاکستان میں میڈیا کا کردار

سانحہ 9 مئی کے واقعات نے ملکی سیاست کا رخ موڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وطن عزیز پاکستان کا ہر درد مند شہری غم و غصے میں دکھائی دیتا ہے۔ ملکی املاک اور شہدا کی یادگار کی توڑ پھوڑ کے ساتھ ساتھ متعصبانہ اور متنفرانہ نعرہ بازی سے کم از کم اتنا فائدہ ہوا ہے کہ ہر ذی ہوش کو ڈیجیٹل میڈیا کے خطرناک ہونے کا بخوبی اندازہ ہو چکا ہے۔ کسی نے کیا خوب کہا ہے کی

Read more

بندریا کے پاؤں جلنے لگے تو

بچپن؛ عمر کا ایسا دور ہے جب بچہ اچھے برے کی تمیز کا فرق نہیں کر پاتا۔ وہ ہر چیز کو زبان کے ذائقہ سے محسوس کرتا ہے اور ترش و میٹھا ہونے کا ردعمل ظاہر کرتا ہے۔ بچپن میں دادا ابا کی گود میں دبک کر گھنٹوں بلی کے بچے کی طرح پٹوسیاں مارنا بہت لگتا تھا۔ اماں آتیں اور کھینچ کر لے جاتی۔ ناظرہ قرآن کے لیے مدرسہ جانا بڑا تکلیف دہ عمل تھا۔ بہرحال یہ وقت بھی

Read more

طاقت کا ننگا ناچ

شہباز شریف نے کئی بار عوامی اجتماعات میں کہا اور بار بار اپنا موقف دہرایا، اگر میں یہ کام نہ کروں، اگر وہ کام نہ کروں تو میرا نام بدل دینا، موصوف کا ان میں سے کوئی دعویٰ پورا ہوا اور نہ ان کا نام تبدیل ہوا لہٰذاء میرے خیال میں اب اس مملکت خداداد کا نام تبدیل کرنے کا وقت آ پہنچا ہے، اس اقدام سے لفظ پاکستان کی مزید بے حرمتی اور بے توقیری نہیں ہوگی۔ ایک ایسا

Read more

”باڑ کے اس پار“ : ایک تعارف

”باڑ کے اس پار“ (The Boy in The Striped Pajamas) آئر لینڈ کی سر زمین سے تعلق رکھنے والے، جان بوئین کا ناول ہے جو دوسری جنگ عظیم کے دوران، جرمنی میں رہنے والے ایک نوجوان لڑکے برونو کی کہانی، بیان کرتا ہے۔ برونو کے والد ایک نازی کمانڈنٹ ہیں، فوجی حکمت عملی کے تحت برونو کا خاندان ایک حراستی کیمپ کے قریب ایک نئے گھر میں منتقل ہونے پر مجبور ہوتا ہے۔ نئے گھر میں منتقل ہونے کے بعد

Read more

مسیحی علماء کی عربی زبان کی خدمات: لوئیس معلوف

خطہ عرب میں ایک عرصہ حکمرانی ترکوں کی عثمانی سلطنت کے زیر سایہ قائم رہی تھی، اس عہد میں مقامی عرب ترک سلطنت سے کئی معاملات میں نالاں رہے، ایک بڑی وجہ ترکوں کی اس خطے میں اپنے پسندیدہ افراد کو گورنری دے کر ہر معاملے سے بے خبری اور ترکوں کی سویلائزیشن کو زبردستی نافذ کرنے کی وجہ سے عربوں میں نیشنلزم کی تحاریک اٹھی تھی۔ جس میں عرب ثقافت کے تحفظ اور زبان کے فروغ شامل رہا، عرب

Read more

ذلتوں کے اسیر ؛ اردو ناول میں نسائی شعور کا استعارہ! تیسری قسط :

یہی بات اسے اس کا دوست سرور اکرام آئینہ دکھاتے ہوئے کہتا ہے۔

” مسئلہ یہ ہے کہ خواہشات کا یہ طوفان ثانیہ نے نہیں آپ نے خود ثانیہ کے نام پر اپنے اندر پیدا کر لیا ہے۔ آپ ثانیہ اور رضیہ دونوں کو الجھا کر رکھنا چاہتے ہیں تاکہ اگر ثانیہ نہ ہو تو رضیہ ہو“

سرور اکرام کی طرح ثانیہ بھی نبیل کی نام نہاد محبت کا تجزیہ کرتی ہے۔

”کیا محبت کے بغیر کوئی کسی کا خیال نہیں رکھ سکتا؟ اگر میں آپ کا خیال نہ رکھتی تو آپ کو مجھ سے محبت نہ ہوتی؟ اور اگر میں لڑکی نہ ہوتی اور ایک لڑکا ہوتی تو آپ کا خیال رکھنے کے باوجود آپ کو مجھ سے محبت نہ ہوتی۔

اور اگر محبت ایسے ہی ہوتی ہے تو کل جو بھی آپ سے ہمدردی کا رویہ رکھے گا، آپ کو اس سے محبت ہو جائے گی اور جب آپ کو اس سے محبت ہو جائے گی تو آپ اس سے بھی کہیں گے کہ وہ آپ سے شادی کر لے۔

Read more

’آپ تاوان نہیں دیں گے تو ہم آپ کی لڑکیوں اور داماد کو قتل کر دیں گے‘، کابل سے یورپ کے پُرخطر سفر کی کہانی

’اغوا ہونے کے بعد میں بہت سہمی ہوئی تھی کیونکہ میں حاملہ تھی اور وہاں کوئی ڈاکٹر بھی نہیں تھا۔ ہم نے اغواکاروں کے ہاتھوں بہت سے نوجوان لڑکوں کو ریپ کرنے کے واقعات کے بارے میں سُن رکھا تھا۔۔۔‘ کابل سے یورپ پہنچنے کے خواہشمند افراد کی دردناک کہانیاں

Read more

75 سال بعد سکھ بہن کی اپنے مسلمان بھائی سے ملاقات: ’بیماری کے دوران دعا کی کہ ہمیں دوبارہ ملنے کا موقع ملے‘

طویل عرصے سے کھوئے ہوئے بہن بھائی مہندر کور اور عبدالشیخ عزیز انڈیا اور پاکستان کی تقسیم کی وجہ سے 75 سال کی علیحدگی کے بعد دوبارہ مل گئے ہیں۔

Read more

بوڑھی راہباؤں کے پیشاب سے بنی دوا، جس سے سینکڑوں بانجھ افراد نے اولاد پائی

سنہ 1962 میں تل ابیب میں پرگونال کے علاج سے ایک خاتون نے ایک بچی کو جنم دیا۔ پرگونل کی خوراک پٹھوں میں ٹیکے کے ذریعہ دی جاتی۔ یہ اس علاج سے پیدا ہونے والا پہلا بچہ تھا۔ دو سال کے اندر اندر، پرگونال کےعلاج سے مزید 20 حمل ٹھہرے۔

Read more

اصل محبت کیا ہے؟

میرے والدین پچپن سال سے شادی شدہ تھے۔ ایک صبح، میری والدہ سیڑھیوں سے نیچے اتر کر والد صاحب کے لیے ناشتہ بنانے جا رہیں تھیں، انھیں دل کا دورہ پڑا اور وہ گر گئیں۔ میرے والد صاحب نے انھیں اپنی پوری ہمت سے اٹھایا اور ٹرک میں بٹھا کر لے گئے۔ تیز رفتاری اور تمام اشارے توڑ کر جب وہ اپنی بیوی کو لے کر ہسپتال پہنچے تو وہ اس دنیائے فانی سے کوچ کر چکی تھیں۔ جنازے کے

Read more

پاکستان میں آنے والے بڑے سمندری طوفان: ’میرے والد سمیت لاپتہ ہونے والوں کی لاشیں سمندر کی لہریں اپنے ساتھ لے گئی تھیں‘

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ’بپر جوائے‘ آنے والے دنوں میں ملک کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا جس کے پیش نظر سندھ کی ساحلی پٹی کے شہروں سے لوگوں کا انخلا جاری ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں بڑے سمندری طوفان کب کب آئے اور ان کے نتیجے میں کیا نقصانات ہوئے؟

Read more