ھٹ دھرمی کے نتائج

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پہ اس قدر سنگین کرپشن کے الزامات تھے کہ وہ کسی بھی لمحہ میں جیل جاسکتا تھا مگر سات اکتوبر سے اسے اقتدار سے چمٹے رہنے کا جواز مل گیا۔ وہ جھوٹ مکر اور فریب کا شیدائی ہے، تاریخ شاہد ہے کہ ہمیشہ اس نے جو کہا عمل اس کے برعکس کیا۔ کبھی وہ بھی دو ریاستی امن حل پہ زور دیتا تھا مگر عملدرآمد الٹ کیا، اب وہ حماس کے ساتھ ایک پائیدار امن

Read more

منڈی بہا الدین کشان گڑھ

واسو دیوا 191 عیسوی تا 232 عیسوی منڈی بہا الدین تاریخی اعتبار سے بہت اہمیت کا حامل ہے، یہاں ملنے والے سکوں سے اس علاقے کی تاریخ جاننے کا موقع ملتا ہے۔ اس علاقے پر جس خاندان زیادہ عرصہ حکمرانی قائم رہی اس خاندان کا نام کشان تھا۔ جو 30 عیسوی تا 375 عیسوی تک حاکم رہے۔ ابھی جس بادشاہ کا ذکر کیا جا رہا ہے اس کا نام واسودیوا ہے۔ کشن سلطنت کا چھٹا بادشاہ جو 139 عیسوی کو

Read more

وینکوور میں پنجاب نہیں ہے (مکمل کالم)

ہائے وہ بھی کیا زمانہ تھا جب نہ کوئی ’ٹرپ ایڈوائزر‘ قسم کی ایپ ہوتی تھی اور نہ آن لائن ٹکٹ لینے کے لیے ’اسکائی اسکینر‘۔ تب سفر کرنا کسی ایڈونچر سے کم نہیں تھا، لوگ میزبان کے گھر کا پتہ جیب میں ڈال کر جب منزل مقصود پر پہنچتے تھے تو یہ جان کراُن کے پیروں تلے سے زمین نکل جاتی تھی کہ ’مقصود‘ صاحب تو اب اُس منزل میں نہیں رہتے۔ اُس وقت تک نہ کوئی انٹرنیٹ ہوتا

Read more

پاکستان کے غدار محبِ وطن

تحریکِ انصاف کو کالعدم قرار دینے کی کوشش کو ’فتنے‘ کا تشفی بخش حل سمجھا جا رہا ہے حالانکہ سپریم کورٹ کی نظر میں وہ فتنہ نہیں بلکہ ایک جائز سیاسی پارٹی ہے۔ مسلم لیگ کا تو خیر سمجھ میں آتا ہے مگر پیپلز پارٹی بھی 56 برس میں بیسیوں سیاسی زخم کھانے کے باوجود اگر کچھ سیکھی تو یہ سیکھی؟

Read more

پاکستان کے مختلف شہروں میں’غدار وطن‘ کے بینرز اور پوسٹرز آویزاں: غداری کیا ہے اور غدار کون ہے؟

بی بی سی نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ آئینِ پاکستان کی نظر میں غداری کیا ہے اور غدار کون ہوتا ہے، غداری کا تعین کرنے اور غدار کے خلاف کارروائی کا آغاز کرنے کا حق آئین کس کو دیتا ہے؟ پھر یہ کارروائی کیسے ہوتی ہے؟

Read more

کپیسِٹی پیمنٹ: نجی بجلی گھروں کو کروڑوں کی ادائیگیاں جو پاکستانی خزانے اور عوام کی جیب پر بھاری پڑ رہی ہیں

پاکستان کی حکومت اور انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز یا آئی پی پیز کے درمیان معاہدے ہمیشہ سے ہی متنازع رہے ہیں جن کے تحت بجلی فراہم نہ کرنے کی صورت میں بھی انھیں فعال رکھنے کے لیے ادائیگیاں کی جاتی ہیں۔ تو یہ کیپیسیٹی پیمںت کیا ہوتی ہے اور حکومت ایسا کرنے پر کیوں مجبور ہے؟ یہ سوال بھی اہم ہے کہ اس مسئلے کا کوئی حل بھی ہے یا نہیں؟

Read more

پیرس اولمپکس میں پاکستان کی میڈل جیتنے کی واحد امید ارشد ندیم: ’جیولن پھینکتے ہی پتا چل جاتا ہے تھرو کتنی اچھی ہوگی‘

پیرس اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے جیولن تھروئر ارشد ندیم کو اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ بڑے ایونٹ کا پریشر ایک الگ طرح کا ہوتا ہے۔ وہ بھی ایک ایسے وقت جب انھیں 32 سال بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے کی واحد امید سمجھا جا رہا ہے۔

Read more

بنگلہ دیش کیوں ابل رہا ہے؟ پس منظر اور وجوہات

جب یہ خبریں آنے لگی کہ عوامی لیگ کے طلبا ونگ بنگلہ دیش چھاترا لیگ نے احتجاج کرنے والے طلبا سے تصادم کا راستہ اختیار کر لیا ہے تو اسی وقت یہ واضح ہو گیا کہ اس احتجاج کے محرکات اس کشمکش سے جا ملتے ہیں جو کہ بنگلہ دیش کے قیام سے ہی شروع ہو گئی تھی اور اب شیخ حسینہ کے عملی طور پر یک جماعتی اقتدار میں اپنے اصل چہرے کے ساتھ واضح طور پر دکھائی دے

Read more

انڈیا: ’چپکے سے‘ متنازع آر ایس ایس میں سرکاری ملازمین کو 58 سال بعد شمولیت کی اجازت پر کہیں جشن کہیں تنقید

اب آر ایس ایس کو کھلی چھوٹ ملنے کا قصہ بھی دلچسپ ہے۔ انڈین حکومت کی ایک وزارت نے چپکے سے سرکاری ملازمین سے انڈیا کی سب سے بڑی ’غیر سیاسی‘ آر ایس ایس میں شمولیت اور اس کے پروگرامز میں شرکت پر 58 سال سے عائد پابندی ہٹا لی۔

Read more

اولمپکس 2024: سٹیڈیم کی جگہ دریا میں پریڈ، پیرس میں افتتاحی تقریب میں کیا کچھ نیا ہو گا؟

پیرس اولمپکس کے منتظمین کا دعویٰ ہے کہ اس مرتبہ ان عالمی کھیلوں کی افتتاحی تقریب ایک ایسی تقریب ہو گی جس کی مثال نہیں ملتی۔ جانیے کہ اس تقریب میں کیا کچھ ہو گا اور یہ کب منعقد ہو گی۔

Read more

ڈاکٹر خالد سہیل: پھر تمہارا خط آیا

برادر محترم ڈاکٹر خالد سہیل یہ عنوان ابن انشا کی محبت کے موضوع پر ایک سادہ سی نظم سے لیا ہے۔ چند سطریں ملاحظہ فرمائیے۔ ’شام حسرتوں کی شام / رات تھی جدائی کی / صبح صبح ہر کارہ / ڈاک سے ہوائی کی / نامہ وفا لایا / پھر تمہارا خط آیا‘۔ ابن انشا بے پناہ تخلیقی آدمی تھے، نظم ہو یا نثر، غزل ہو یا مزاح، کسی گھر بند نہیں تھے۔ رومانوی طبیعت پائی تھی۔ شادیوں اور محبتوں

Read more

وہ ’جادوگرنی‘ جس نے پودوں کی مدد سے دو لڑکیوں کے پراسرار قاتل کا کھوج لگا لیا

یہ سنہ 2002 میں گرمیوں کی بات ہے۔ وہ اتوار کا دن تھا اور جیسیکا چیپمین اپنی بہترین دوست ہولی ویلز کے گھر باربی کیو کے لیے گئی تھیں۔ وہ دونوں ساری دوپہر کھیلتے رہے اور شام 6 بجے کے قریب کینڈی خریدنے نکلیں۔ لیکن وہ پھر کبھی واپس نہیں آئیں۔

Read more

عدالتی فعالیت اور ملکی نظام کی بقا

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ تقسیم اختیارات کے اُس آئینی ڈھانچہ کے لئے دھچکا ثابت ہوا، جس پہ وفاقی نظام کا نازک توازن قائم تھا، اس فیصلہ کے بعد الیکشن کمشن جیسے آئینی ادارے کا دائرہ اختیار، وفاقی حکومت کی اتھارٹی اور پارلیمنٹ کا قانون سازی کا اختیار درہم برہم ہونے سمیت خود نظام عدل اپنی ساکھ کو متنازع بنا بیٹھا۔ قانونی ماہرین کہتے ہیں کہ آرٹیکل 51 کی شق ڈی کے تحت

Read more

دانشور امبرٹو ایکو اور فاشزم کی نشانیاں

جب فاشزم کی تیزابی بارش حد سے زیادہ بڑھ جاتی ہے تو وہ عوام کو ہی نہیں خواص کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ لوگ بے بس اور مایوس ہونے لگتے ہیں۔ دانا وہ لوگ ہیں جو فاشزم کی موسلادھار بارش ہونے سے پہلے ہی دور سے آتے بادلوں کی نشاندہی کریں تا کہ عوام و خواص حفظ ما مقدم کے طور پر فاشزم کی روک تھام کے اقدام کر سکیں۔ بیسویں صدی میں

Read more

ٹماٹروں کا سیاسی سرکس

ٹماٹروں کی لڑائی میں آلو نہیں آئے۔ گوبھی اور پالک دور کھڑے ٹماٹروں کی لڑائی دیکھتے وقفے وقفے سے قہقہہ لگاتے طنزیہ جملوں کا تبادلہ کرتے رہے۔ آلو اپنی پلٹن کے ساتھ ناچ ناچ کر ٹماٹروں کا مذاق اڑانے میں مگن رہے۔ کوئی بھی صلح صفائی کے لیے آگے نہ بڑھا۔ معاملہ کچھ یوں تھا کہ ٹماٹروں کے قبیلے آپس میں سیاسی اور نظریاتی اختلافات کے سبب مرنے مارنے پر اتر آئے تھے۔ کچے ہرے ٹماٹر مشروم پارٹی کی حمایت

Read more

قرارداد مقاصد اور علامہ شبیر احمد عثمانی (11)

سید ابوالاعلیٰ مودودی نے 1932ءمیں حیدرآباد سے رسالہ ’ترجمان القرآن‘ جاری کیا جس کے مضامین آہستہ آہستہ مذہبی اور سماجی موضوعات سے میدان سیاست کا رخ کرنے لگے۔ جولائی 1937 میں سید مودودی نے ترجمان القرآن ہی میں ’مسلمان اور موجودہ سیاسی کشمکش‘ کے عنوان سے مضامین کا ایک سلسلہ شروع کیا جس کی پہلی جلد اپریل 1938 میں شائع ہوئی۔ اس سلسلے کی تیسری اور آخری جلد 1943 میں شائع ہوئی۔ اس دوران سیاست میں دلچسپی رکھنے والے مسلم

Read more

دنیا سے منقطع رہنے والا پیرو کا جنگلی قبیلہ جنگل سے باہر کیوں نکلا؟

ماشکو پیرو نامی یہ قبیلہ دنیا میں الگ تھلگ رہنے والے قبیلوں میں سے سب سے بڑا قبیلہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ برازیل اور پیرو کی سرحد پر واقع جنگلات میں پھیلا ہوا ہے۔ اس قبیلے کی ایسی تصاویر پہلے کبھی سامنے نہیں آئیں

Read more

راجہ غلام محی الدین (پہلوان بہادر) 

ضلع غذر ماضی قریب میں جغرافیائی اعتبار سے گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں سے زیادہ اہمیت کا حامل خیال کیا جاتا تھا۔ اس کی ایک وجہ یہ تھی کہ یہ علاقہ بشمول چترال گریٹر بدخشاں کے سیاسی حالات سے براہ راست متاثر ہوتا تھا، ضلع غذر اور چترال میں پائیدار سیاسی ماحول کے لئے فیض آباد، بخارا، سمرقند اور کابل کے حکمرانوں سے قریبی تعلقات قائم کرنا نا گزیر تھا۔ مہتر امان الملک کی حکومت کے ابتدائی دور سے ہی

Read more

اجتماعی خود کشی کا سفر

عمران خان نے ایک برطانوی اخبار سے انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ ’انہیں دہشت گردوں کے لیے مختص چھوٹے سے سیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا‘۔ البتہ وہ سنڈے ٹائمز کو انٹرویو دینے کی پوزیشن میں ہیں اور ان کی قید تنہائی کا یہ عالم ہے کہ اخبارات روزانہ کی بنیاد پر ان کے بیانات، مطالبوں اور تقاضوں سے بھرے ہوتے ہیں۔ ملک کی صورت حال اور خود اپنے آپ پر بیتنے والے حالات کے بارے میں یہ

Read more

کیا بیٹیاں پرایا دھن ہوتی ہیں؟

میری بیٹی نے ایف ایس سی پاس کیا تو خواہش ظاہر کی کہ وہ میڈیکل میں داخلہ لینا چاہتی ہے اور وہ بھی سیلف فنانس کے تحت کیونکہ میرٹ پر داخلہ مشکل تھا۔ اس وقت میرے مالی حالات بہت کمزور تھے۔ تنخواہ صرف بیس ہزار روپے اور پردیس میں سات بچوں کے ساتھ رزق حلال میں گزارا کر نا بے حد مشکل تھا۔ ایسے میں اس وقت ڈھائی لاکھ سالانہ کی فیس ادا کرنا جوے شیر لانے کے مترادف تھا۔

Read more

مسلمانوں کی زندگی میں قرآن کا کردار

دور دراز صحرائے عرب میں اسلام کا ظہور انسانی تاریخ کے سب سے نمایاں واقعات میں سے ایک ہے جس نے تاریخ کا دھارا بدل دیا۔ اس شاندار انقلاب کے واحد ذمہ دار حضرت محمد ﷺ تھے۔ یہاں میں ایک مصلح کے طور پر ان کے کردار پر بات کرنا چاہوں گا۔ جب ہم کسی تاریخی شخصیت کی عظمت کا اندازہ لگاتے ہیں، تو یہ ضروری ہے کہ وہ وقت اور جگہ کا پس منظر سامنے رکھیں، جن میں انھوں

Read more

ہم ہی سو گئے داستاں کہتے کہتے

میرے والد رشاد محمود کی وفات پر اپنے جذبات کا اظہار میرے لیے کوئی آسان کام نہیں کیوں کہ وہ ساٹھ برسوں تک میری زندگی کا محور بنے رہے۔ زندگی کے سفر میں ہر قدم پر میرے معاون بنے رہے۔ وہ اپنی عمر کے بانوے سال پورے کرنے سے صرف دس دن پہلے اپنے آخری سفر پر روانہ ہو گئے۔ وہ زمانے چلے گئے جب بچے والدین کے ایک اشارے پر سر تسلیم خم کر دیا کرتے تھے۔ آج کے

Read more

بجلی کارخانوں کے مالکانہ حقوق عوام کو دو

مفلسی کے ساتھ ساتھ اگر بدنیتی اور مفاد پرستی بھی شامل ہو جائے تو ایسی بدترین بدبو پھیلتی ہے کہ شیطان بھی اپنی ناک پر کپڑا رکھنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ اس کی مکمل مثال ہمارے ہاں بجلی کے بلوں کی صورت میں سامنے آ چکی ہے۔ آئیے اس کی تشریح کرتے ہیں۔ پاکستان ایک غریب ترین ملک ہے۔ اس کی عوام کے کئی افراد مفلسی کے ہاتھوں اپنے بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرچکے ہیں یا پیٹ

Read more

دہشت گرد شہزادہ۔ 1973 کا آئین مسکراتا ہے

راجہ انور کی تصنیف کردہ ”دہشت گرد شہزادہ“ پڑھنا شروع کی تو کہیں کہیں یقین ہی نا آیا کہ پی پی پی جن بتوں کو سر پہ اٹھائے پھرتی ہے وہ کبھی اس قدر کھوکھلے بھی تھے۔ یہ کتاب بنیادی طور پہ ذوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے میر مرتضیٰ بھٹو کے کابل میں گزرے شب و روز کا احاطہ کرتی ہے۔ پاکستانی لیفٹ کے نوجوان کیسے بھٹو کے دکھائے خوابوں کے اندھے تعاقب میں مرتضیٰ کے ُچنے تابوتوں میں اترتے

Read more

مسلم اور مغربی معاشرے کا تقابل

آج ذہن میں بار بار ایک ایسا سوال اٹھ رہا ہے جو مسلسل کچوکے لگا رہا ہے۔ وہ مسلمانوں اور مغرب کے باہمی تعلقات پر ہے۔ اس میں کبھی گرمجوشی اور کبھی سرد مہری کا عنصر پایا جاتا ہے۔ مسلمانوں اور مغربی دنیا کے تعلقات ایک پیچیدہ اور متنوع تاریخ رکھتے ہیں۔ ان تعلقات میں مختلف ادوار، واقعات اور عوامل کا اثر شامل ہے۔ اس کو سمجھنے کے لئے یہاں کچھ اہم نکات پیش کیے جا رہے ہیں۔ تاریخی تناظر

Read more

ٹرمپ اور خان کی سیاست : پردہ اٹھنے کی منتظر ہے نگاہ

13 جولائی 2024 کو سابق امریکی صدر ٹرمپ یقینی موت سے بچے۔ گولی کان چھید کر نکل گئی، یہ حملہ پنسلوینیا میں ہوا جہاں ٹرمپ انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔ ایک دن پہلے تک ٹرمپ کی مقبولیت میں 6 سے 7 فیصد تک کمی ہو چکی تھی اور وہ الیکشن ہارتے نظر آرہے تھے۔ عشق معاشقے کا سکینڈل سامنے آنے پران کی مقبولیت گر گئی تھی لیکن اس قاتلانہ حملے سے ان کی عوامی پسندیدگی میں اضافہ ہوا۔

Read more

میں محبت سے مارا جاؤں گا

مجھے کتب بینی کرتے ہوئے بیس سال سے اوپر ہو چکے ہیں۔ فلسفہ، نفسیات، ادب، تاریخ اور دیگر اہم فکری موضوعات پہ جب بھی کوئی کتاب پڑھنے کے واسطے منتخب کرتا ہوں تو کتاب کے کور سے بھی پہلے کتاب کے عنوان کو زیادہ اہمیت دیتا ہوں۔ بطور مصنف و قاری میری نظر میں کسی بھی کتاب کو چند الفاظ یا کسی جملہ میں سمیٹنا اک کٹھن کام ہے۔ بہرطور سڈنی سے تعلق رکھنے والے شاعر ارشد سعید کی کتاب

Read more

ہندوؤں کی یاترا کے دوران دکانوں کے باہر نام لکھنے کا حکم: ’یہ مسلمانوں کو الگ کرنے کی کوشش ہے‘

انڈیا کی ریاستوں اترپردیش اور اتر کھنڈ میں ہندوؤں کی مذہبی یاترا کے لیے مختص راستوں پر دکانوں اور کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والوں کو دکانوں پر اپنے نام جلی حروف میں لکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بعض لوگوں نے اسے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک قرار دیا جبکہ کچھ نے اس کا موازنہ نازی جرمنی میں یہود مخالف اقدامات سے کیا۔

Read more

انسانی سماج کی تاریخ   آخری قسط

سرمایہ داری:۔ اب کارخانہ دار نے خود کو آرگنائز کرنے کے بارے میں سوچنا شروع کر دیا۔ اس نے اپنی تنظیمیں بنائی۔ جن کے پلیٹ فارم پر سر جوڑ کر اس پر سوچ بچار شروع کر دی کہ دولت ہمارے پاس زیادہ ہے۔ اس بادشاہی نظام میں جہاں اقتدار نسل در نسل منتقل ہوتا ہے۔ بادشاہ کا بیٹا کل بادشاہ ہی ہو گا۔ اس نظام میں ان کے لئے کوئی گنجائش موجود نہیں کہ وہ بھی اقتدار کا حصہ بنے۔

Read more

ایک کامیاب عام آدمی کی کہانی

انسان کی پہچان اس کے منفرد کام سے ہوتی ہے۔ کچھ لوگ اپنی زندگی میں ایسا منفرد کام کر جاتے ہیں جو ان کی شناخت بن جاتی ہے۔ ہمارے معاشرے میں اکثریت عام آدمی کی ہے، اور آج میں ایک کامیاب عام آدمی کی کہانی آپ سے شیئر کروں گا۔ جنہوں نے اپنے خطے میں ایک عام آدمی کی حیثیت سے محدود وسائل ہونے کے باوجود اُس وقت صحافت کے سفر کا آغاز کیا۔ جب ٹرانسپورٹ، ٹیکنالوجی، کمپیوٹر، انٹرنیٹ اور

Read more

بنگلہ دیش میں کرفیو: فوج بلانے کے انتہائی اقدام کی ضرورت کیوں پڑی؟

یہ بنگلہ دیش کی تاریخ کے بدترین احتجاجی مظاہرے ہیں جن میں اتنے کم عرصے میں ایک سو سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ کئی روز سے سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکمران سیاسی جماعت کے کارکنوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

Read more

وہ سکینڈل جس کے بعد امریکی صدور کی حفاظت کرنے والے ایجنٹس پر دوران ڈیوٹی شراب پینے پر پابندی لگی

امریکی محکمہ خزانہ نے جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے ’سیکرٹ سروس ڈویژن‘ قائم کیا اور ولیم پی وڈ کو اس کا پہلا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا لیکن سیکرٹ سروس کا مشن اس وقت تبدیل کر دیا گیا جب اس وقت کے امریکی صدر ولیم میک کنلی کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔

Read more

مجھ کو تہذیب کے برزخ کا بنایا وارث

ثقافت دو طرح کی ہوتی ہے۔ ثقافت کا مادی پہلو۔ اور ثقافت کا غیر مادی پہلو۔ کسی نے بہت پہلے کہ دیا تھا کہ ”دنیا بہت قدیم ہے مگر ہر دور میں اس کی جدت، تروتازگی پہلے سے بہت آگے ہوتی ہے“ یہ جو جدت ہے یہ سائنس اور ایجادات کی رہین منت ہوتی ہے اور ایجادات کا تعلق اشیاء سے اور مادی ثقافت کے ساتھ ہے۔ مادی ثقافت کا تعلق غیر مادی ثقافت کے ساتھ دو طرح سے ہے۔

Read more

فلم ،علم اور ہم

فلم، علم اور ہم۔ ۔ تبدیلی اور ارتقاء اس گولے کا سب سے بڑا سچ ہے جو لمحہ موجود میں پوری کائنات میں ہمارے لیے دستیاب صرف ایک ٹھکانہ ہے۔ اگر ہم معلوم تاریخ کا جائزہ لیں تو قدیم یونان سے لے کر عہد حاضر تک انسان کے رہن سہن میں ناقابل یقین تبدیلیاں آئی ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ رینے ساں (جہاں سے علوم کے نئے در کھلے ) کے بعد ہمارے سوچنے کے انداز ہی بدل گئے

Read more

’یہ لاوہ کافی عرصے سے پک رہا تھا‘: بنگلہ دیش میں عوام کو حسینہ واجد کی حکومت پر اتنا غصہ کیوں ہے؟

بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں میں اب تک 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے صرف جمعے کو ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 سے زیادہ تھی۔ تاہم معاملات یہاں تک کیسے پہنچے اور بنگلہ دیش میں عوام کو حسینہ واجد کی حکومت پر اتنا غصہ کیوں ہے؟

Read more

ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کے باوجود پانڈیا کو انڈین ٹیم کی کپتانی کیوں نہیں سونپی گئی؟

اب انڈین نے سری لنکا کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے اپنی ‘فل سٹرینتھ’ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس میں ہاردک پانڈیا کو کپتانی کے آپشن کے طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے اور سوریہ کماریادہ کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

Read more

سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز تعینات کرنے کی ضرورت کیوں پڑی اور یہ معاملہ کیسے متنازع ہوا؟

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم کی سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ عدالت عظمیٰ میں ایڈہاک ججز کی تقرری کے معاملے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت کی طرف سے تحفظات ظاہر کیے گئے تھے۔

Read more

جوتوں کے اشتہار سے فلسطینی نژاد ماڈل بیلا حدید کی تصویر ہٹانے پر ایڈیڈاس کو تنقید کا سامنا

کھیلوں کے ساز و سامان کے معروف برانڈ ایڈیڈاس نے فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید کو اپنی ایک تشہیری مہم سے الگ کیا ہے جس پر کمپنی تنقید کی زد میں ہے اور سوشل میڈیا پر بعض حلقے اس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Read more

لارنس بشنوئی: سدھو موسے والا اور سلمان خان پر حملوں کے ملزم جیل میں قید ہونے کے باوجود خوف کی علامت کیوں؟

دلی پولیس کے سابق کمشنر نیرج کمار کہتے ہیں کہ کسی بھی مجرم کو جیل میں رکھنے کا مقصد اسے جرائم کرنے سے روکنا ہے تاہم ’جب مجرم جیل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر سے ہی کالیں کرنے لگے تو پھر لارنس بشنوئی جیسے لوگوں کو کون کنٹرول کرے گا؟‘

Read more

خیبر پختونخوا میں پھر سے دہشت گردی

پاکستان کا شمار ان بدنصیب ممالک میں ہوتا ہے جہاں گزشتہ چار دہائیوں سے زیادہ عرصے سے حالات انسانی بقا اور امن و سکون کے لیے کچھ زیادہ بہتر نہیں ہیں۔ صوبہ خیبر پختونخوا جس میں اب تمام قبائلی علاقے بھی ضم کر دیے گئے ہیں۔ مسلسل بدامنی کا شکار ہے۔ یہ سلسلہ سرد جنگ کو ختم کرنے کے امریکی منصوبے اور ہمارے لالچی اور خود غرض حکمرانوں اور مذہبی جماعتوں کی وطن فروشی سے شروع ہوا جو تاحال جاری

Read more

قومی معیشت: لنگر یا غریب کا دستر خوان

فیض صاحب کوئی چار برس پاکستان ٹائمز اور امروز کے چیف ایڈیٹر رہے۔ دھیمے لہجے کے شاعر کی طبیعت بھی بے نیاز تھی۔ روزمرہ تفصیلات میں الجھنے سے یک گونہ گریز تھا۔ بڑے آدمیوں کی ذہنی ترجیحات کچھ اور ہوتی ہیں۔ (جنرل خالد محمود عارف نے ضیا الحق کو ’King of Trivia‘ لکھا ہے)۔ فیض صاحب اخبار کے دفتر میں آتے، نیوز روم اور رپورٹروں پر ایک نظر ڈالی اور اپنے کمرے میں چلے گئے۔ اخبار کا اداریہ البتہ جم

Read more

میکالے اور مشرقی ادب: چند نکات

لارڈ میکالے برصغیر کے جدید لبرل اشرافیہ کے حقیقی فکری جد امجد تھے۔ نو آبادیاتی نظام کی مطلوبہ سانچوں میں میکالے نے مقامی اشرافیہ کی ذہن سازی کی جس کے نتیجے میں غیر سفید فام مقامی کالے انگریز پیدا ہوئے۔ ذہنی طور پر آدھے تیتر، لباس و ثقافت میں آدھے بٹیر۔ لارڈ میکالے خوبصورت انگریزی لکھتے تھے۔ الفاظ کا پختہ و ماہرانہ چناؤ، بلوریں و منور crystal and metallic جملے، مضبوط و مربوط taut and tight خوش نما پیراگراف لکھنے

Read more

ڈونلڈ ٹرمپ: ’میں قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گیا کیونکہ میرے ساتھ خدا تھا‘

ریپبلکن نیشنل کنونشن میں صدارتی نامزدگی کو قبول کرتے ہوئے اپنی تقریر میں ٹرمپ نے خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے علاوہ ملک میں جرائم کو کم کرنے، امریکہ کے لیے آئرن ڈوم جیسے دفاعی نظام کے قیام، غیر قانونی تارکینِ وطن کی ملک بدری، عالمی بحرانوں اور ملک میں محنت کش طبقے کے لیے اصلاحات کا ذکر کیا۔

Read more

ٹیکس کی بھرمار سے افلاس زدہ سماج ہی جنم لیتے ہیں!

ہم بطور پاکستانی شہری کس بات پر فخر کرتے ہیں اور کیوں کرتے ہیں؟ کیا محض اس بات پر کہ پاکستانی ریاست ”ایٹمی طاقت“ کا حامل ایک ملک ہے جو اسے دیگر اسلامی ممالک میں نمایاں مقام دیتا ہے۔ یا پھر اس بات پر کہ اسے ایک ”اسلامی فلاحی ریاست“ ہونے کا دعویٰ ہے۔ اسلام کے عروج کے ابتدائی زمانے میں ”ریاست مدینہ“ کی بنیاد رکھی گئی جو کہ خالصتاً عام آدمی کے اعتبار سے ایک ”ٹیکس فری“ ریاست تھی

Read more

دائرہ توڑنے کی ممکنہ کوشش کا نتیجہ

سیاست میں جماعت، نظریہ، عقیدہ، برادری اور علاقائی تعصبات کے نتیجے میں غلط اور درست کے معیارات بدلتے رہتے ہیں۔ یہ تعصبات انسانی ذہن کو جکڑے رکھتے ہیں اور سیاسی وابستگی کو متزلزل نہیں ہونے دیتے ہیں۔ کبھی کبھی حکومت کا کوئی غیر مقبول فیصلہ جزوقتی ذہنی تبدیلی کا باعث بنتا ہے مگر بہت جلد ذہن گزشتہ وابستگی کی طرف لوٹ آتا ہے۔ موجودہ مہنگائی کی وجوہات سے قطع نظر عوام میں مہنگائی کے خلاف ممکنہ ردعمل دکھائی نہیں دیتا

Read more

اظہار الحق: نئی زمینیں اور نئے آسماں

مجھے یہ کہنے میں کوئی امر مانع نہیں ہے کہ اظہار الحق میرے گنتی کے محبوب شاعروں میں سے ایک ہیں اور اس کا سبب اس کے سوا اور کچھ نہیں ہے کہ میں انہیں ان کے ہم عمر ہم عصروں ہی میں نہیں اردو غزل کی مجموعی روایت میں ایک ایسے منظر نامے اور ایسی فضا کو ایزاد کرتے دیکھتا ہوں جو بڑی حد تک انہی سے منسوب ہے۔ ہر دس پندرہ برس بعد غزل کو نیا کرنے والے

Read more

انسانی سماج کی تاریخ: قسط 3

جاگیردارانہ عہد :۔ انسان ہاتھ کی مدد سے زمین ہموار کرتا تھا۔ لیکن جب انسان نے ہل بنا لیا تو اس نے پہلے یہ ہل انسان کی اپنی طاقت سے ہی چلایا۔ بعد میں اس کام کے لئے جانور ( بیل، گھوڑا، اونٹ یا گدھا) کو سدا لیا گیا۔ اب ہل اس کی مدد سے چلایا جانے لگا۔ مندرجہ بالا ایک جانور میں اوسطاً چالیس آدمیوں کی طاقت موجود ہوتی ہے۔ وہ کام جو چالیس آدمی کرتے تھے۔ اب ایک

Read more

پاکستان کرکٹ ٹیم کو حفیظ کاردار اور عمران خان جیسا سخت گیر کپتان ہی کیوں درکار ہے؟

آج پاکستان کرکٹ ایک بار پھر اسی دوراہے پر کھڑی سوچ رہی ہے کہ کدھر کو منہ کرے۔ محسن نقوی جذبات میں بہہ کر ’میجر سرجری‘ کی بات تو کر گئے مگر اب نبھانے پہ آئی ہے تو طے ہی نہیں کر پا رہے کہ عبدالرزاق اور وہاب ریاض کی ’قربانی‘ کے علاوہ کیا ایسا قدم اٹھائیں جس سے ان کا نام چار دانگِ عالم میں گونجنے لگے۔

Read more

گدھ نما مرد: عورتوں کے حقوق کا استحصال

  آدمی کی فطرت میں جو لالچ، حرص اور عورتوں کی طلب ہے، اس کا احوال ایک لمبی تاریخ کا حامل ہے۔ قدیم زمانوں سے لے کر آج تک، مرد نے اپنی ہوس کو پورا کرنے کے لئے کئی عورتوں کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ رویہ انسانیت کی اخلاقی حدود کو پار کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے، اور مرد کو ایک گدھ کی مانند بناتا ہے جو ہمیشہ بھوک مٹانے کی کوشش میں رہتا ہے۔ آدمی کی فطرت میں عورتوں کی

Read more

بڑھاپے کی رفتار کم کرنے والی دوا: کیا سائنسدانوں نے طویل العمری کی کنجی دریافت کر لی؟

طویل العمری کی تلاش انسانی تاریخ کا حصہ رہی ہے۔ سائنسدان یہ تو بہت پہلے ہی جان گئے تھے کہ عمر ڈھلنے یا بڑھاپے کے قدرتی عمل پر اثرانداز ہوا جا سکتا ہے۔ لیکن اب اس شعبے میں تحقیق تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور سائنسدان عمر سے جڑے مالیکیول کی شناخت اور اس کے اثرات کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Read more

امی جی ڈر لگتا ہے

مجھے جب بھی سوتے ہوئے خواب میں ڈر لگتا تو میں ہمیشہ امی جی سے کہتا امی جی ڈر لگتا ہے۔ جاگتے میں الحمدللہ میں کبھی نہیں ڈرا۔ بے شمار بیوقوفیاں کی بے خوف ہو کر کیں۔ امی جی مجھے مختلف دعائیں پڑھنے کو کہتیں۔ اور جو مجھے آتیں تھیں پڑھ لیتا تھا۔ امی جی کو اللہ پاس گئے تیرہ سال سے زیادہ ہو گئے۔ سوتے ہوئے خواب میں ڈر اب بھی لگتا ہے۔ پر میں کسی کو بتاتا نہیں۔

Read more

ضیاء الحق دور میں ملٹری کورٹ اور حمید بلوچ کا ٹرائل

پانچ جولائی انیس سو ستتر کا بد قسمت دن پاکستان کی تاریخ میں تیسرے ملٹری رول کی ابتدا کا دن تھا جب جنرل ضیاء الحق نے ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت سبک دوش کرتے ہوئے مسند اقتدار پر خود براجمان ہونے کا فیصلہ کیا۔ یوں پاکستان کا متفقہ طور پر منظور شدہ انیس سو تہتر کا آئین معطل ہو چکا تھا اور طاقت کی مرضی اور منشاء ہی کار مملکت خداداد سر انجام دینے کے لیے واحد اصول کی شکل

Read more

سیاسی جماعتوں پر پابندیوں کی آئینی و قانونی حیثیت

جمہور جس کو ہم عوام کی حکومت کہتے ہیں اس کا اطلاق ہمیشہ سیاسی جماعتوں کے ذریعے سے ہی ہوتا ہے۔ جمہوریت انہی معاشروں میں پنپ سکتی ہے جہاں عوامی نمائندوں اور سیاسی جماعتوں کو آمریت کے سائے سے دور آزادی سے پھلنے پھولنے کا موقع ملتا ہے۔ مگر ایسے معاشرے جن میں امن مہنگا ہو جائے تو مزاحمت کے ذریعے سے امن اور توازن لایا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں بدقسمتی سے کوئی بھی سیاسی جماعت آمریت کے اثرات

Read more

پاپی ”عُرف قُربِ قیامت کی نشانیاں“

(یہ تحریر ڈاکٹر خالد سہیل اور مرزا یاسین بیگ کی مشترکہ کتاب ”پاپی“ کی فیملی آف دی ہارٹ کے زیرِ اہتمام ٹورانٹو، کینیڈا میں منعقدہ تقریبِ رُونمائی میں پڑھی گئی) …………………………… ! خواتینِ باوقار اور حضراتِ خوش اطوار میرا بچپن لاہور کے ایک قدیم علاقے مزنگ کی گلی نمبر چالیس میں گزرا۔ (قہقہہ) ۔ زیادہ حیران ہونے کی ضرورت نہیں میرا یقین کیجیے میں بھی کبھی بچہ رہا ہوں یہ وہی مزنگ ہے جس میں نام ور شاعر مِیرا جی

Read more

2 انسانی سماج کی تاریخ :قسط

غلام دارانہ عہد :۔ جب انسان میدانی علاقوں میں آباد ہو گیا تو اس کو نئے مسائل کا سامنا ہونے لگا۔ اس کی خوراک میں خاصہ اضافہ ہو گیا تھا۔ اب اضافی خوراک جو اناج کی مد میں تھی۔ اس کو محفوظ کرنے کا طریقہ بھی سیکھا جا چکا تھا۔ ایک ہی وقت میں سارے انسان پہاڑی علاقوں سے آ کر میدانوں میں آباد نہیں ہوئے تھے۔ بلکہ بڑی تعداد پہاڑوں پر اسی طرح رہ رہی تھی۔ اب جو لوگ

Read more

خواب بُننے والوں کے خواب – ریجنل کلچرل کانفرنس بہاول پور 2024

مورخہ گیارہ جولائی کو بہاول پور آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام پہلی ایک روزہ ریجنل کلچرل کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس کی خاص بات یہ تھی کہ اِس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تو صبح ساڑھے دس بجے ہونا تھا، لیکن میں نو بجے ہی گھر سے نکل آیا۔ راستے میں احمد پوری گیٹ، درواڑی گیٹ اور فرید گیٹ دکھائی دیے تو طبیعت ہشاش بشاش ہو گئی۔ صادق

Read more

دلوں میں بستے جنگل

جولائی کی حبس زدہ صبح دارالحکومت کی ایک کنکریٹ کی بنی سفید بے لچک سڑک پہ گاڑی چلاتے اور دونوں طرف معدوم ہوتی ہلکی سُرخ پہاڑیوں کا نوحہ پڑتے ایک ہی خیال تواتر سے آپ کے دل میں ترازو رہتا ہے کیا یہ وہی خوبصورت، پُرسکون اور سرسبز قصبہ ہے جس کا آسمان پرندوں، سبز شاخوں اور مری کی پہاڑیوں سے اُترتی خنک ہوا سے نیلگوں رہتا تھا؟ آج سے چار عشرے پہلے کا اسلام آباد شاید ہی کسی کو

Read more

محبتوں کے دیش پاکستان میں نفرتوں کا راج

آج ہم ایک ایسے موضوع پر بات کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں جو ہمارے معاشرے کی روح سے جڑا ہوا ہے۔ ”محبتوں کے دیش پاکستان میں نفرتوں کا راج“ ۔ پاکستان، ایک ایسا ملک جس کی بنیاد محبت، احترام، اور بھائی چارے پر رکھی گئی تھی، آج نفرتوں اور تعصبات کی زد میں ہے۔ یہ وقت ہے کہ ہم ان مسائل پر غور کریں اور ان کے حل کی طرف قدم بڑھائیں۔ پاکستان ایک محبتوں کا دیش ہے،

Read more

ماضی کا دریچہ اور جفا کی رِیت

ویسے تو زندگی کی بہت سے جہتیں ہیں۔ میرے خیال میں وہ لوگ جو زندگی بسر کرتے ہیں ان کے لیے زندگی ایک کامیڈی ہے اور جو لوگ زندگی میں سوچتے ہیں ان کے لیے زندگی ایک ٹریجڈی ہے۔ آئیے ذرا تاریخ عالم سے اس کا مطلب سمجھتے ہیں۔ زندگی اپنے تمام تر جوبن پر اگر کسی میں نظر آتی ہو تو وہ شے زمانے کے مروجہ اصولوں کے خلاف بغاوت کا آموختہ ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر بدھا

Read more

امام بارگاہ پر حملہ: دولت اسلامیہ نے عمان کو ہی نشانہ کیوں بنایا؟

عمان کو ایک عرصے سے مشرق وسطیٰ کے سب سے مستحکم اور محفوظ ممالک میں سے ایک کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ عمان نے خطے میں تنازعات کو حل کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کیا ہے۔ ایسے میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ شدت پسند تنظیم نام نہاد دولت اسلامیہ نے عمان میں ایسی کارروائی کیوں کی؟

Read more

عاشورے میں اتنی کشش کیوں ہے؟

اکثر یہ بات سننے پڑھنے میں آتی ہے کہ شیعہ اگر ملحد بھی ہو جائے تو رہتا شیعہ ہی ہے۔ پورا سال نہیں تو محرم کے 10 دن تو وہ ضرور امامی اور کربلائی نظر آئے گا۔ جون ایلیا کے اس مشہور شعر سے یہ بات ادبی دلیل بھی حاصل کر لیتی ہے خدا نہیں ہے تو کیا حق کو چھوڑ دیں اے شیخ غضب خدا کا ، ہم اپنے امام کے نہ رہیں جوش ملیح آبادی کے الحاد اور

Read more

ہمارے گھر میں ماہ محرم اور غم حسینؓ

پچھلے سال میرے عزیز از جان شوہر سید اقبال حسین جنھیں گھر میں پیار سے سب امجد کہتے ہیں حلیم پکاتے ہوئے کہنے لگے ”شہر میں تھک گیا ہوں اب مجھ سے حلیم نہیں پکایا جاتا“ ۔ ان کی اس بات پر دل میں درد کی لہر اٹھی کہ ایسا کیوں کہہ رہے ہیں یہ تو ہمارے دادا کے زمانے سے لنگر چلا آ رہا ہے جس کا مقصد صرف اور صرف اللہ کے نام کی نیاز دے کر کربلا

Read more

اُداس نسلیں : ایک انسانی زاویہ سے نوآبادیاتی تاریخ کی داستاں

ننگی شاخوں پر پرندے خوراک کی امید میں بیٹھے ہیں۔ اور ایک دوسرے کو دلاسا دے رہے ہیں۔ نیچے ان کے خداؤں کے کارواں اپنی حمد و ثناء گاتے ہوئے گزر رہے ہیں پر پیڑ کہاں ہیں؟ میں دنیا کے چوراہوں میں بیٹھ کر بھیک مانگتا ہوں۔ اور دنیا میں پیغمبر آنا بند ہو چکے ہیں۔ اب لوگ صرف کہانیاں سنا کر چلے جاتے ہیں۔ پر لوگ کہاں ہیں؟ ( 478) یہ نسلیں اپنی ذہنوں پر اُداسی کے بوجھ کے

Read more

کیا وہ روحیں تھیں؟ ۔ افریقیات (4)

” وہ غالباً سینٹ جوزف اسپتال کے نرسنگ اسکول کی طالبات تھیں جو درختوں سے گھرے ایک خوبصورت ہاسٹل میں رہتی تھیں۔ یہ 1967 کا زمانہ تھا۔ ہاسٹل اور اسپتال کے درمیان پیدل راستہ تھا۔ پھر ایک طالبہ شام کو ہاسٹل جاتے ہوئے حادثہ میں فوت ہو گئی۔ ابھی لوگ اس بات کو بھولے بھی نہیں تھے کہ ایک اور حادثہ بھی سڑک کے اُسی موڑ پر پیش آیا۔ جب تیسری طالبہ بھی اسی جگہ حادثہ میں ہلاک ہوئی تب

Read more

یزد سے بندر چابہار

یزد سے سورج نکلنے سے پہلے ہم روانہ ہوئے، اندازاً ایک گھنٹے کی مسافت کے بعد ایک ریستوران میں رکے، فجر کی نماز ادا کی۔ ریستوران میں ناشتہ کیا۔ اور سفر کو جاری رکھا۔ صوبہ یزد سے جلد ہی ہم صوبہ کرمان میں داخل ہوئے، جنوب مشرق میں واقع کرمان ایران کا دوسرا بڑا صوبہ ہے مشہور ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کا تعلق بھی اسی سے صوبے سے تھا۔ جنھیں عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک خفیہ دورے کے دوران

Read more

آج کے دن کوئی اخبار نہ دیکھا جائے

سلطان احمد خان 1938ء میں ٹونک (راجستھان) میں پیدا ہوئے۔ مخمور سعیدی کے نام سے اردو شعر میں مقام پایا۔ 2010ء میں انتقال ہوا۔ آج کے کالم کا عنوان مخمور صاحب کے ایک شعر سے اخذ کیا ہے۔ پڑھنے والی آنکھ مگر پوچھتی ہے کہ آج کے دن کی کیا تخصیص ہے۔ گزرے وقتوں میں اخبار نے کس روز ہمیں سبز گھاس پر اڑتی تتلیوں کی خبر دی تھی۔ ہمت کر کے آج کا اخبار بھی دیکھ لیتے ہیں۔ بنوں

Read more

پنجاب: لواخ کے بدلتے معنی کے تناظر میں

وہ شاعر اور ادیب جو مٹی کے بیانیے پر حملہ آور فاتحین کے بیانیے کو ترجیح دیتے ہیں اور اس کی آبیاری کرتے نظر آتے ہیں، مقامی کلچر اور زبان کے دشمن ہوتے ہیں اور کسی قوم کی پستی کے سب سے بڑے ذمہ دار یہی نظریہ ساز ہوتے ہیں۔ دوسری طرف مٹی سے جڑے ادیب اور شاعر اپنی اصل شناخت کی جنگ لڑتے نظر آتے ہیں ؛اختر رضا سلیمی کا شمار ایسے ہی لوگوں میں کیا جا سکتا ہے۔

Read more

خوشیوں کے تعاقب کی وبا ( 3 )

ایک دور میں تکلیف سہنے کو کردار کی عمدگی، اخلاقی بڑائی، عوامی بھلائی اور روحانی بالیدگی سے وابستہ سمجھا جاتا تھا۔ مصائب سے پامردی سے لڑتا انسان مذہبی شہادت اور معاشرتی فضیلت کے تصورات کو اپنے خون پسینے سے پروان چڑھاتا تھا۔ سمجھا جاتا تھا کہ روحانی و عقلی طور پر پختہ انسان غم اور خوشی کی وقتی لہروں سے اوپر اٹھ چکا ہوتا ہے۔ اس کی کھال سخت اور دل بڑا ہوتا ہے۔ معمولی حالات اس کی کور کو

Read more

لاشوں اور جنازوں پہ سیاست پشتونوں کی روایت نہیں

پاکستان وہ پہلا ملک نہیں ہے جہاں لاشوں اور جنازوں پر سیاست کی جاتی ہے اور نہ ہی پشتون وہ واحد قوم ہے جو اب ایسا کر رہی ہے۔ اگرچہ پشتون روایت میں اس کی اجازت نہیں ہے۔ یہ جو کچھ اس وقت ہو رہا ہے روایت نہیں ہے بلکہ اثر ہے جو دنیا کے دیگر اقوام سے پشتونوں نے بھی قبول کیا ہے۔ آج سے دس پندرہ برس پیشتر افریقہ کے مختلف ممالک میں بھی معاصر افریقی سیاست میں

Read more

انتہا پسندوں کی جمہوریت

1835 میں امریکی صدر پر پہلا قاتلانہ حملہ ہوا۔ اس کے بعد سے اب تک کے سولہ حملوں میں ملوث ملزمان کی زندگی پر لکھی جانے والی کتاب American Assassins: The darker side of politics میں مصنف کلارک لکھتے ہیں کہ زیادہ تر قاتلانہ حملوں کا مقصد امریکی حکومت کی پالیسی میں تبدیلی لانا تھا۔ قاتل ذہنی مریض تھا یا ایک عام انسان، وہ سیاست کی روش سے ناراض پایا گیا۔ موجودہ دور میں انتہا پسندی اور تشدد کو امریکی سیاست میں

Read more

پہلی بار دریافت ہونے والا پراسرار دیوہیکل غار جو چاند پر ’انسانوں کا گھر‘ بن سکتا ہے

یاد رہے کہ یہ دریافت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دنیا کے کئی ممالک چاند پر مستقل انسانی بستی آباد کرنے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں لیکن اس کے لیے پہلے انھیں تابکاری، انتہائی درجہ حرارت اور خلائی موسم سے بچانے کے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہوگی۔

Read more

حکومت نے عمران خان کی جماعت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیوں کیا؟

پاکستانی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جماعت تحریکِ انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ایک ریفرنس سپریم کورٹ بھیجا جائے گا۔ جہاں ایک طرف حکومتی وزرا اور مسلم لیگ ن کے رہنما تحریک انصاف پر ’انتشار کی سیات کرنے‘ کا الزام لگاتے ہیں وہیں بعض مبصرین کا خیال ہے کہ اس کا مقصد جماعت پر دباؤ بڑھانا ہے۔

Read more

وہ دور جب ہندوستانی روپے نے خلیجی ریاستوں میں سونے کے سکوں کے مقابلے میں اپنی جگہ بنائی

خلیجی ریاستوں کی معیشتوں کی تبدیلی کا احاطہ کرتی اپنی تحریر میں انتھونی بی ٹوتھ بتاتے ہیں کہ کیسے ابوظہبی کے ایک چھوٹے تجارتی مقام پر احمد نامی تاجر ایک برطانوی افسر سے روپے لینے سے انکار اور سونے کے سکوں پر اصرار کرتے ہیں۔

Read more

اندور: مہارانی اہلیا بائی ہلوک، مرہٹے، جاٹ اور مغل حکمران

1999 ء میں ہندوستان کے سفر میں جو جانا، جو سنا، جو سمجھا، اس کی ایک جھلک پیش ہے, جب ہماری گاڑی رتلم سے نکلی تو میں نے نقشے میں دیکھا کہ ہم مدھیہ پردیش میں داخل ہو رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ہم دلی سے چنائی جاتے ہوئے مدھیہ پردیش کے مشرق سے گزرے تھے اور اب ہم اس کے مغرب سے گزر رہے تھے۔ ہمارے بائیں طرف راجستھان جب کہ دائیں طرف مدھیہ پردیش تھا۔ میں نے کتاب

Read more

ڈسٹوپین سسٹم کی جانب بڑھتی ہوئی دنیا

دنیا میں ڈسٹوپین ریاست کا کلچر عام ہوتا جا رہا ہے، ایک وہ ریاست جس کی جارج آرویل نے اپنے ناول ”1984“ میں منظر کشی کی تھی دنیا میں ہر جگہ اب وہ حقیقت بنتی دکھائی دے رہی ہے۔ ناول میں ایک ایسی ریاست کو بیان کیا گیا ہے جہاں اس کے شہری کو اتنی سنسرشپ کا سامنا ہوتا تھا کہ اسے اپنے خیالات کو بیان کرنے کے لئے کوڈ ورڈنگ استعمال کرنے پر بھی پابندی کا سامنا تھا۔ ناول

Read more

دستاویزات کی تصدیق کا مشکل عمل۔۔۔ وگرنہ گویم مشکل

یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں بوریوالا کے ایک نواحی گاؤں کے ہائی سکول میں بطورِ ہیڈماسٹر تعینات تھا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر نے وہاڑی میں ماہانہ میٹنگ بلوائی ہوئی تھی اور مجھے بھی اس میں شرکت کرنا تھی۔ میں اس خیال سے ایم سی ہائی سکول بورے والا میں پہنچ گیا کہ یہاں سے بھی ہیڈ ماسٹر نے میٹنگ میں جانا ہے اکٹھے مل کر جائیں گے لیکن یہاں کے ہیڈماسٹر وقت کے کچھ زیادہ ہی پابند تھے

Read more

شاہی اور باغی: شکست تخت پہلوی (7)

شاہ کے شاہانہ پائے تخت سے دور نجف کے مقام پر جلاوطن بوڑھا آدمی صبح ہونے سے پہلے ہی جاگ جاتا۔ پورے دن کی سرگرمیاں ٹھیک وقت پر ہوتیں۔ انہیں دیکھ کر لوگ اپنی گھڑیاں ٹھیک کرلیتے تھے۔ یہ شخص آیت اللہ خمینی ہیں۔ وہ صبح پانچ بجے نماز کے لیے اٹھتے، دو گھنٹے بعد ناشتہ کرتے۔ پنیر، روٹی اور کچھ خشک میوہ۔ صبح کا باقی حصہ خبریں دیکھتے، کتابیں پڑھتے، تقاریر تیار کرتے اور لوگوں سے ملاقاتیں کرتے گزرتا۔

Read more

پُرامن اصلاحات کیوں کارآمد نہیں ہو سکیں؟

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کے بارے میں سپریم کورٹ کے تیرہ میں سے آٹھ ججز کے تازہ فیصلہ نے آئین و قانون اور اپنے فہم و ادراک کو معیار بنا کر تشریحات کے ذریعے جہاں دستور کی بے ثباتی کو نمایاں کیا، وہاں یہی فیصلہ نظام عدل میں پائی جانے والی ذہنی تقسیم کو گہرا کر کے جاری سیاسی بحران کو بڑھا گیا گویا صرف اسی ایک فیصلہ نے سیاست کے سارے پرسپشن کو بدل دیا۔ یوں

Read more

مولانا فضل الرحمنٰ اور اپوزیشن گرینڈ الائنس

پاکستان کی 76 سالہ تاریخ سیاسی المیوں سے بھری پڑی ہے۔ بدقسمتی سے قیام پاکستان کے بعد ہی سول حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ”بالادستی“ کی جنگ شروع ہو گئی تھی جو تا حال جاری ہے۔ کبھی عنان اقتدار اسٹیبلشمنٹ کے پاس آ جاتی ہے تو وہ دہائیوں تک ملک کے سیاہ سفید کی مالک بن جاتی ہے۔ کبھی صدارتی نظام ملک کی تباہی و بربادی کی بنیاد رکھ دیتا ہے۔ کبھی صدارتی نما پارلیمانی نظام اور کبھی پوری طرح

Read more

سپین کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والی نوجوان جوڑی: ’سارا سپین جشن میں ڈوبا ہے اور یہ دونوں اپنی دنیا میں مگن ہیں‘

یوروکپ جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دی جانے والی ٹیم سپین نے ایک بار پھر انگلینڈ کا خواب چکناچور کر دیا اور جرمنی کے شہر برلن میں ہونے والے فائنل میں ایک کے مقابلے دو گول سے میچ جیت کر یوروکپ کی فاتح بن گئی۔

Read more

ٹرمپ پر حملہ: امریکہ میں صدارتی مقابلہ مزید تلخ ہو گا

امریکی ریاست پینسلوینیا میں منعقد ہونے والی ایک ریلی میں سابق صدر اور ری پبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کی گئی ہے۔ ایف بی آئی نے اسے قاتلانہ حملہ کی کوشش قرار دیا ہے۔ سیکرٹ سروس نے اس حملہ میں ملوث بیس سالہ شخص کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجہ میں ٹرمپ محفوظ رہے ہیں لیکن ریلی میں شریک ایک شخص ہلاک ہو گیا اور دو زخمی ہیں۔ امریکہ کے علاوہ دنیا بھر

Read more

’سیکرٹ سروس کا ایک ہی کام تھا اور وہ اس میں بھی ناکام رہی‘، امریکی صدور کی حفاظت کی ذمہ دار سیکرٹ سروس کیسے کام کرتی ہے؟

امریکی صدور کی سکیورٹی کی ذمہ داری خفیہ ادارے سیکرٹ سروس کے پاس ہوتی ہے۔ سیکرٹ سروس میں تقریباً 7000 ہزار ایجنٹس اور افسران کام کرتے ہیں اور اس میں خواتین بھی شامل ہیں۔ اس سب میں ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایجنسیوں نے سکیورٹی کی اتنی بڑی کوتاہی کیسے ہونے دی؟

Read more

خوشیوں کے تعاقب کی وبا ( 2 )

نئی دنیا نے پرسیوٹ آف ہیپی نیس کو قومی ترانہ بنا کر سماجی معاشی خوشحالی اور سیاسی ترقی کے ہم معانی و ہمم پلہ قرار دیا۔ ویسے پہلے اور دوسرے صنعتی انقلاب کی منفعت سمیٹنے والوں کے لیے یہ تھی بھی ایک ہی بات۔ گو سائنسی اور تہذیبی ترقی کا یہ دور باآسانی ہر انسان کے لیے ایک سی خوشحالی و فراوانی، مساوات اور انصاف، ترقی اور تعلیم کی ارزاں فراہمی کا دور ثابت ہو سکتا تھا۔ مگر کچھ لوگوں

Read more

کوانٹم کمپیوٹر کیا ہے؟

کمپیوٹر کی ایجاد بیسویں صدی کی سب سے اہم پیش رفتوں میں شامل ہے۔ بنیادی طور پر تو کمپیوٹر کا مقصد ریاضی کے پیچیدہ مسائل کو حل کرنا تھا، لیکن وقت کے ساتھ کمپیوٹر ہماری زندگیوں کے مختلف پہلوؤں پر اثر انداز ہو گیا ہے اور آج یہ ہر شخص کی ضرورت بن چکا ہے۔ کمپیوٹر کا سب سے اہم اثر یہ ہے کہ اس نے انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا کو ایک دوسرے سے نزدیک کر دیا ہے۔ کمپیوٹر نہ

Read more

افریقیات۔ 3

پہاڑی گوریلے اور ڈائیان فوسے والکانو نیشنل پارک Volcanoes National Park پہاڑی گوریلوں کی افزائش اور پُر امن بقاء کے لئے مثالی جگہ تھی۔ اِس جگہ 1967 سے امریکی فطرت پسند ڈائیان فَوُسے نامی خاتون نے گوریلوں پر اپنا تحقیقی مرکز قائم کیا اور یہاں مسلسل 18 سال روزانہ اِن پر تحقیق کی۔ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے تیزی سے ختم ہوتی اُن کی نسل کو معدوم ہونے سے بچایا۔ اِس سلسلے میں اس خاتون نے بین الاقوامی سطح

Read more

قوم کے انہدام کا فسانہ

بحیثیت پاکستانی قوم ہماری شناخت قائم ہوئے لگ بھگ ستتر سال گزر چکے ہیں مگر بد قسمتی سے ان ستتر سالوں میں سے چار عشرے ہم آمریت کی اندھیر نگری میں خوف، لاقانونیت اور مطلق العنانیت کے مہیب بادلوں کے سائے میں بے سدھ پڑے رہے اور باقی عرصہ جمہوری آدرشوں کا علم تھامے نا انصافی، ظلم اور مساواتی کتاب کا پاٹھ پڑتے ہوئے پر پیچ راستوں پر پیش قدمی کرتے رہے۔ مگر سفر ہنوز جاری است ہمارا ماضی کسی

Read more

انسانی سماج کی تاریخ:  قسط نمبر 1

آج کے انسانی سماج کو جاننے کے لئے سماج کی تاریخ سے واقفیت لازم ہے۔ آثار قدیمہ کے ماہرین اور سماجی علوم کے علماء کی تحقیق نے ثابت کیا ہے۔ زمین پر انسان تقریباً دو لاکھ سالوں سے موجود ہے۔ سماجی علماء نے انسانی سماج کی تاریخ کو مختلف ادوار میں تقسیم کیا ہے 1۔ قدیم اشتراکی عہد :۔ کاربن ڈیٹڈ کے علم سے ثابت ہوا ہے کہ ایک وقت تھا جب انسان خالی ہاتھ تھا۔ اس کا شعور بہت

Read more

آخری مدت استعمال

ہم جب دکان سے ڈبل روٹی لیتے ہیں تو وہ یا تو سخت کھٹی ہوتی ہے یا بدبودار ہوتی ہے۔ لیکن دکاندار کہتا ہے کہ پرچی دیکھ لو، ابھی اس ڈبل روٹی کی آخری مدت استعمال کی تاریخ نہیں آئی ہے۔ دوائیوں پر بھی کچھ ایسی ہی مدت استعمال لکھی ہوتی ہے۔ لیکن بعض دوائیاں فائدہ نہیں دیتیں کیونکہ اس دوائی کو سرد اور گرم سے بچانے کے لیے جو درجہ حرارت درج ہوتا ہے، اس سے کہیں زیادہ شدید

Read more

سقوط غرناطہ: ابوعبداللہ وہ مسلمان حکمران جنھوں نے ’جنت کی کنجیاں‘ مسیحی بادشاہوں کے حوالے کیں

ریکونکوِسٹا کے نام سے جانے جاتے تقریباً آٹھ صدیوں پر محیط مہمات کے ایک سلسلے میں پندرہویں صدی کے اواخر میں تیزی آ گئی۔ ان مہمات سے مسیحی سلطنتوں کا مقصد مسلمانوں کے زیرِاثر آیبیرین علاقوں پر دوبارہ حکومت کرنا تھا، جنھیں اجتماعی طور پر الاندلس کہا جاتا تھا۔

Read more

ٹرمپ پر حملہ: امریکہ میں صدارتی مقابلہ مزید تلخ ہو گا

امریکی ریاست پینسلوینیا میں منعقد ہونے والی ایک ریلی میں سابق صدر اور ری پبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کی گئی ہے۔ ایف بی آئی نے اسے قاتلانہ حملہ کی کوشش قرار دیا ہے۔ سیکرٹ سروس نے اس حملہ میں ملوث بیس سالہ شخص کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجہ میں ٹرمپ محفوظ رہے ہیں لیکن ریلی میں شریک ایک شخص ہلاک ہو گیا اور دو زخمی ہیں۔ امریکہ کے علاوہ دنیا بھر

Read more

کیا انصاف کا بول بالا ہو گیا

مخصوص نشستوں کے کیس میں پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے آٹھ پانچ کے تناسب سے اکثریتی فیصلہ دے کر ایک نئی تاریخ رقم کردی کہ جس جماعت نے کچھ مانگا ہی نہیں، اسے وہ سب کچھ دے دیا جس سے وہ دستبردار ہو چکی تھی۔ یہ فیصلہ بھی پاکستانی عدلیہ کے ماتھے کا جھومر بن کر بالکل اسی طرح چمکتا رہے گا جس طرح آج تک جسٹس منیر جسٹس مولوی مشتاق اور ان جیسے کئی انصاف پسند ججوں کے فیصلوں

Read more

اپنا اپنا دن

ایک ایرانی لوک کہانی ہے جو بہت پہلے کسی کالم میں نقل کی تھی، آج پھر سن لیجیے۔ کسی بادشاہ نے ایک عالم سے کہا کہ میرے لئے دنیا کی تاریخ لکھو، آغاز سے اب تک۔ شاہی حکم تھا، عالم نے دس سال تک دن رات ایک کر دیے اور دنیا کی تاریخ پر دفتر کے دفتر رقم کر دیے۔ دس اونٹوں پر یہ کتابیں بار ہوئیں اور عالم انہیں لے کر دربار میں حاضر ہوا۔ بادشاہ نے عالم کا

Read more

’ایک جنرل جو غلام بن گیا۔۔۔‘: فلم گلیڈی ایٹر کے پارٹ ٹو کی کہانی کیا ہے؟

ہالی وڈ کی فلم ’گلیڈی ایٹر‘ کا پارٹ ٹو درحقیقت سنہ 2000 میں بننے والی فلم کی ہی کاپی ہے لیکن اس کے باوجود اس کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد لوگوں میں کافی دلچسپی پائی جا رہی ہے۔

Read more

مکہ مدینہ جانے والوں سے فرمائشیں اور بات کچھ زیارات کی

پاکستان میں مقیم ان لوگوں کے نام جو بظاہر بڑی چھوٹی اور معصوم سی فرمائش سعودیہ جانے یا وہاں رہنے والوں سے کرتے ہیں، مگر پھر ان بے چاروں پر کیا گزرتی ہے۔ کوئی نہیں بتاتا! یہ تحریر سن 1998 سے 2002 کے تجربات کا نتیجہ ہے اور کتاب کیف الحال سے ماخوذ ہے۔ بائیس سال بعد سعودیہ میں بہت کچھ تبدیل ہو چکا ہے اور ضیوف الرحمن یعنی رحمان کے مہمانوں کے لئے بے انتہا سہولیات اور آسانیاں موجود

Read more

شعرا میں دائیں اور بائیں رجحانات کا خاتمہ

درست یہی ہے کہ رومان اردو شاعری کا سب سے بڑا موضوع ہے۔ اظہار محبت کے ہزار ہا قرینوں کے باوجود مزید امکانات موجود ہیں۔ عام مشاہدہ ہے کہ شعرا اس خاص اور پسندیدہ موضوع کے دائرے سے باہر نہیں نکلتے ہیں لیکن موجودہ سیاسی، سماجی اور معاشی حالات کا تقاضا ہے کہ محبت کے دائرے کو وسعت دے کر عوامی مشکلات کو زیر بحث لایا جائے۔ مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی ناہمواری کے باوجود محبت کی شاعری کا جواز سمجھ

Read more

قلعہ لاہور میں لوہ مندر

یوں تو میری شہرِ لاہور سے بڑی گہری وابستگی ہے، لیکن پچھلے 11 ماہ سے لاہور میں آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں بطور ریسرچر کام کرنے کے دوران، میں نے لاہور کی تاریخ کو بڑے خوبصورت انداز میں سمجھا۔ میں نے بے شمار فائلیں دیکھیں جنہوں نے مجھے شہرِ لاہور کی تاریخ سے آگاہ کیا۔ میرا زیادہ دھیان غیر مسلم مزارات، ہندو اور بدھ آثار قدیمہ اور مقامات پر ہوتا، لیکن مجھے کبھی ان فائلوں میں لاہور قلعے میں موجود مندر کے

Read more

کالم: کالرج کے قبلائی خان سے بسمل کے رہتل تک

جن دِنوں میں ادب و تاریخ میں ماسٹرز کر رہا تھا تب ہمارے استادِ محترم نے اک خاص نکتہ بتایا وہ فرمانے لگے : ”بلال بیٹا! تاریخ میں اہم واقعات ہوتے رہے ہیں۔ ہم ’ارمیسو پوٹیمیا‘ سے ادبی تاریخ کا آغاز اسی سبب کرتے ہیں کہ وہاں پہ ہمیں اولین تاریخی شواہد ملے۔ ثبوت کی اہمیت جتنی قانون میں ہے وہی اہمیت ادب و تاریخ میں بھی موجود ہے۔ ہم کئی صدیوں پہلے اسکندریہ کی جلائی اور دریا بُرد کی

Read more

لاؤڈ اسپیکر برائے اِشتعال اور فروغِ امن کی جدوجہد

آج سے لگ بھگ دو دہائی پہلے کی بات ہے جب ہمیں لاہور منتقل ہوئے ابھی چند ہی ماہ گزرے تھے۔ تب ہم مذہبی اندازِ زندگی سے ہٹ کر مذہبی اقلیتوں کے حقوق و تحفظ اور سماج سیوا میں دلچسپی لینے لگے تھے اور دل جمعی سے امن و انصاف کی تعلیم و تربیت میں مشغول تھے۔ اِنہیں دنوں میں خوش قسمتی سے فیصل آباد کے شاہد انور سے دوستی کی بنیاد پڑی جن کے نام کے ساتھ اب ایڈووکیٹ

Read more

مرزا ابن حنیف: مرد افگن عشق

یہ کیسا ستم ہے جو مجھے اب بھی محسوس ہوتا ہے کہ جب میں ملتان جاؤں گا تو بیکن بکس کے سامنے یا کہیں آس پاس ابن حنیف مجھے نظر آ جائیں گے۔ سیاہ رنگ کا چھوٹا سا پرانا بیگ دائیں بغل میں دابے، سفید کرتا اور شلوار پہنے، سڑک سے کچھ ہٹ کر سر جھکائے ہوئے، ارد گرد سے بالکل بے خبر اور بے نیاز ہو کر پیدل چلتے ہوئے مل جائیں گے۔ میں ایک دم ان کے سامنے

Read more