ہینڈسم وزیر اعظم، سمارٹ فون اور بلیک بیری

بلا شبہ وطن عزیز کے لیے ہینڈسم وزیر اعظم سیلیکٹ کیے گئے ہیں۔ جن کی خواتین میں مقبولیت ابھی بھی عروج پر ہے۔ ایسا کہنا، سیاسی تجزیہ نگاروں کا ہے۔ جنہوں نے گزشتہ عام انتخابات کے موقع پر بنفس نفیس صوبہ خیبر پختونخوا کے پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا اور خواتین کو وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے حوالے سے پر جوش پایا۔ سرکاری خواتین افسران کے ساتھ ساتھ پولنگ سٹیشنز پر ڈیوٹی پر موجود غیر جانبدار خواتین و غیر خواتین عملے نے بھی اعتراف کیا کہ وہ وزیر اعظم سے متاثر ہیں۔ یہی وجہ پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا میں دوسری بار عظیم الشان کامیابی کی وجہ بنی۔

وزیر اعظم کی اس کرشمہ ساز شخصیت سے مخالفین کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سربراہان مملکت بھی جلتے ہیں۔ چونکہ خواتین میں کوئی بھی اتنا مقبول نہیں، جتنا ہمارے وزیر اعظم ہیں۔ وزیر اعظم فون پر رابطے کے بہت قائل ہیں۔ اسی لیے گاہے بگاہے خود اپنی مرضی سے عوام کا فون سنتے ہیں اور اسی وقت احکامات بھی جاری کر دیتے ہیں۔ تاکہ عوام کا داد رسا کوئی تو ہو۔

Read more

گولڈن گرلز: انہیں پسند نہیں ہے

رابعہ، بیجنگ میں اس وقت رات کے تین بج رہے ہیں۔ میں کچھ دیر پہلے صحافی نذرانہ یوسف زئی کی فیمینزم پر ٹویٹر سپیس سن رہی تھی۔ اس سپیس میں ایک صاحب نے کہا کہ شریعت نے عورت کو ہر وہ حق دیا ہے جو اسے ملنا چاہیے۔ عورتیں پھر بھی سڑکوں پر کیوں نکل رہی ہیں۔ آخر وہ کون سے حقوق چاہتی ہیں۔

میں نے ان صاحب کی ٹویٹر پروفائل دیکھی۔ ان کی بائیو میں کراچی کے ایک بڑے مدرسے کا نام لکھا ہوا تھا۔ میں نے نذرانہ سے جواب دینے کی اجازت حاصل کرنے کے بعد ان صاحب سے کہا کہ کل وہ اپنے مدرسے کے دارالافتاء جائیں اور وہاں آنے والے مسائل پڑھیں۔ پھر بتائیں کہ شریعت کے حقوق دینے کے باوجود اسلامی جمہوریہ پاکستان کی عورتیں اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے سڑکوں پر کیوں نکلی ہوئی ہیں۔

Read more

خاکہ زنی : اک ضرب ظریفانہ

پھر کچھ کتابیں ایسی ہیں جو اپنے سائز اور حجم کی بنا پر مطالعے کے علاوہ دیگر کارہائے خیر کے لیے بھی استعمال ہوتی ہیں۔ مثلاً جب سے قاسمی صاحب کی ”کالم تمام“ اور شیرازی صاحب کی ”بابو نگر“ میرے سرہانے دھری ہیں میں اپنے آپ کو محفوظ سا سمجھنے لگا ہوں۔ یقین جانیئے! اب کوئی پریشانی تو کیا، گھر کے شرارتی بچے اور بیگم بھی قدرے فاصلے پر رہتے ہیں۔ اب ان کتابوں میں جناب اشفاق احمد ورک کی ”خاکہ زنی“ کا اضافہ ہو گیا ہے جس کا سائز اگرچہ اتنا بڑا نہیں لیکن رائٹر ایک دبنگ جاٹ ہونے کی وجہ سے اس کا پڑھنے والا اپنے اندر ایک عجیب دبدبہ محسوس کرتا ہے چنانچہ ”خاکہ زنی“ کے آنے کے بعد میرا حفاظتی حصار اور بھی مضبوط ہو گیا ہے۔

Read more

ٹوکیو اولمپکس میں چین کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والی گونگ لیژاؤ سے شادی کے سوالات کی مزمت

چین کی سراکری میڈیا نے اس وقت اپنے لیے آفت مول لے لی جب اولمپک میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ایک کھلاڑی سے پوچھا گیا کہ وہ شادی کب کریں گی اور بچے کب پیدا کریں گی۔ اس کے علاوہ ذاتی زندگی میں مردوں کے ساتھ ان کے تعلقات کے بارے میں بھی غیر مناصب سوالات بھی کیے گئے۔

Read more

تین ماڈرن لڑکیاں اور ایک جیسی کہانیاں

میں آپ کو کچھ لڑکیوں کی کہانیاں سناتی ہوں۔۔۔ واقعات اصلی ہیں نام بدل رہی ہوں۔ میمونہ، ایک کامیاب پڑھی لکھی لڑکی اچھے عہدے پر فائز تھی۔ اس کی دوستی ایک عدد اپنی ہی فیلڈ کے کامیاب انسان کے ساتھ تھی، کہنے کو ایک دوسرے سے محبت تھی۔ مگر وہ لڑکی سانس بھی اس کی مرضی کے بغیر نہیں لیتی تھی۔ لڑکی کو اجازت نہیں تھی کہ وہ خاندان میں ہونے والی دعوتوں یا دوستوں کے ساتھ کہیں باہر جائے۔

Read more

مزدور تحریک کے بانی مرزا ابراہیم کی یاد میں

گیارہ اگست کو پاکستان کی ترقی پسند تحریک کے اہم ستارے اور مزدور تحریک کے بانی مرزا محمد ابراہیم کی 22 ویں برسی ہے، جو 11 اگست 1999 کو ملک کے مظلوم، محکوم اور پسے ہوئے طبقات، بالخصوص مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد کرتے کرتے اپنے ساتھیوں، رفیقوں اور کامریڈوں سے جدا ہو گئے تھے۔ ان کا شمار برصغیر میں مزدور تحریک کے بانیوں میں ہوتا ہے اور انہوں نے اپنی ساری زندگی ریلوے مزدوروں کی تحریک کے بے تاج

Read more

سپین بولدک: طالبان نے پاک افغان سرحد ’ہر قسم کی نقل و حرکت کے لیے بند کر دی‘، لشکرگاہ پر قبضے کی کوشش کرنے والے طالبان کو روکنے کے لیے فوجی آپریشن جاری

افغانستان میں طالبان نے سپین بولدک کے مقام پر پاک افغان سرحد کو پاکستان کی جانب سے افغان پناہ گزینوں کو آمدو رفت کی اجازت دیے جانے سے مشروط کر کے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ دوسری جانب افغان فوج نے لشکرگاہ پر قبضے کی کوشش کرنے والے طالبان کو روکنے کے لیے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Read more

ترک انفلو اینسر پر ایمسٹرڈیم کے سیکس میوزیم میں موجود جنسی کھلونوں کی تصاویر دکھانے پر مقدمہ

مِرو تسکین کہتی ہیں کہ ان پر ’کھلونوں‘ کی تصاویر دکھانے پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے جو انھوں نے مذاقاً سوشل میڈیا پر لگائی تھیں۔

Read more

کرونا وبا میں خدمات انجام دینے والی خواتین کو سراہنے کے لیے ’باربی ڈول‘ تیار

دنیا بھر میں ڈاکٹر، سائنس دان اور دیگر طبی عملہ کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے دن رات خدمات انجام دے رہا ہے۔ ان میں بہت سی خواتین بھی شامل ہیں جو وبا پر قابو پانے کی کوشش میں نمیاں کردار ادا کر رہی ہیں۔

​حال ہی میں کرونا وبا میں خدمات انجام دینے والی خواتین کو سراہنے اور ان کی پہچان کے لیے کھلونے بنانے والی کمپنی نے ان کی طرح نظر آنے والی ’باربی ڈول‘ تیار کی ہیں۔

Read more

مسلمان خواتین کو ریپ کی دھمکیاں اور آن لائن ’بولی‘ کے واقعات، پولیس نے اب تک کیا کیا ہے؟

انڈیا میں گذشتہ تین ماہ میں ایسے تین بڑے واقعات پیش آئے ہیں جن میں مسلمان خواتین کو نہ صرف کھلے عام ریپ کی دھمکیاں دی گئیں بلکہ سوشل میڈیا پر دوسرے لوگوں سے بھی ایسا کرنے کو کہا گیا۔

Read more

صدف کنول کا ”فیمنزم“ اور اس پر اٹھتا ہوا شور

پچھلے چند دنوں سے ٹی وی ایکٹر شہروز سبزواری کے اہلیہ صدف کنول کا ایک ٹی وی انٹرویو کا کلپ وائرل ہوا ہے۔ جس میں ٹی وی اینکر نے صدف کنول سے پوچھا ہے کہ ”عورت مارچ کے حق میں کچھ لوگ بات کرتے ہیں، کچھ تنقید کرتے ہیں، اسی طرح فیمنزم، مساوات کی بحث ہے، عورت کی مظلومیت کی بات ہوتی ہے، آپ اسے کیسے دیکھتی ہیں۔ صدف کنول نے سادگی سے جواب دیا ہے کہ ”میرے نزدیک عورت

Read more

سندھ میں پی پی مخالف جماعتوں کا اتحاد

سندھ میں حکمران جماعت پیپلز پارٹی کو مسلسل اقتدار میں رہتے ہوئے 13 سال مکمل ہوچکے ہیں۔ سندھ میں ماضی کی طرح گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس جی ڈی اے کی طرز پر بڑا پی پی مخالف جماعتوں کے رہنماؤں کا الائنس بننے جا رہا ہے۔ سندھ میں اسٹریٹ پاور رکھنے والی جماعت جے یو آئی سمیت پی ٹی آئی، فنکشنل لیگ، جی ڈی اے میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز شروع کر دیا ہے۔ تازہ پی ٹی

Read more

خواتین کا جنسی استحصال

مملکت پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا جانے والا وطن ہے جس میں خواتین کو مردوں کے ساتھ تمام حقوق فراہم کیے گئے ہیں۔ ان کے لئے تعلیمی مدارس، دنیاوی تعلیم کی درسگاہیں موجود ہیں جن میں ان کو باوقار طریقے سے تعلیم دی جاتی ہے۔ کیوں کہ خواتین معاشرے کا اہم جزو ہیں۔ یہ کبھی ماں کے روپ میں کبھی بہن اور بیٹی کے روپ میں موجود نظر آتی ہے۔ فی زمانہ خواتین ہر میدان میں مردوں کے

Read more

4 لڑکیوں کا اغوا اور بازیابی: رکشہ ڈرائیور نے ایک بچی کو ایک لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا

ہنجروال سے لاپتا ہونے والی چاروں لڑکیوں کو پولیس نے گزشتہ روز ساہیوال سے ڈھونڈ نکالا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران دو خواتین سمیت 7 افراد کو گرفتار کیا تھا ، جن میں سے ایک رکشہ ڈرائیور بچیوں کو جسم فروشی کے اڈے پر بیچنے کا منصوبہ بنا رہا تھا رکشہ ڈرائیور قاسم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ چار لڑکیوں میں سے کنزہ کا شہزاد کے ساتھ ایک لاکھ روپے میں سودا کیا اور شہزاد نے ساہیوال میں

Read more

ڈاکٹر روف پاریکھ کی کتاب: صحت زبان (الفاظ، محاورات اور، مرکبات کا درست استعمال)

مبصر: ڈاکٹر تہمینہ عباس پبلشر: ادارہ فروغ زبان قومی زبان، اسلام آباد قیمت: 400 ڈاکٹر روف پاریکھ علمائے لغت میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ ان کی علمی خدمات میں انگریزی اور اردو میں دوسری لکھی گئی کتابوں میں، لسانی مباحث، لغوی مباحث، فرہنگیں اور لغات کے علاوہ بعض اہم لغات بالخصوص اردو لغت بورڈ کی ضخیم 22 جلدی لغت کی تین جلدیں بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر روف پاریکھ ”صحت زبان“ کے حوالے سے کافی عرصے سے مضامین لکھ رہے

Read more

لاہور سے لاپتہ ہونے والے چار بچیاں ’جسم فروشوں کے ہتھے چڑھنے سے بچ گئیں‘

لاہور کے علاقے ہنجروال سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی چار کم عمر بچیوں کو مبینہ طور پر اغوا کار ساہیوال میں پولیس کے ڈر سے ویرانے میں چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔

Read more

طالبان، نہ ہم بدلے نہ تم بدلے

لیکن وہ دن آیا چاہتا ہے کہ جب ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا طالبان ہمارا اثاثہ ہیں یا ہم طالبان کا اثاثہ بن چکے ہیں اور جب وہ پہاڑوں سے اتر کر ہمیں بہتر مومن بنانے کے لیے ہماری مسجدوں اور سکولوں کا رخ کریں گے تو اللہ اکبر کا پہلا نعرہ وہ لگائیں گے یا ہم۔ پڑھیے محمد حنیف کا کالم۔

Read more

ہراسانی کے الزامات: نیویارک کے گورنر کومو کو مستعفی ہو جانا چاہیے، صدر بائیڈن

ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو کو منگل کو ریاست کی اٹارنی جنرل کی طرف سے جاری کردہ اس رپورٹ کے بعد مستعفی ہو جانا چاہیے جس میں نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ وہ متعدد خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے مرتکب قرار پائے ہیں۔

Read more

نخرے اٹھواؤں گی، جوتے نہیں

آج کل کا دور ایسا نہیں کہ کوئی کچھ بھی کہے ہماری اس پر اپنی رائے نہیں ہونی چاہیے، یا اس پر ہمارا اختلاف نہیں ہونا چاہیے، ہماری اس پر رائے بھی ہونی چاہیے اور اختلاف کا بھی پورا حق ہے لیکن ایسا بھی نہیں ہونا چاہیے کہ ہم محض اختلاف رکھنے میں ہی اس قدر حد سے گزر جائیں کہ سننے والے کو آپ کی رائے پہ شدید کوفت ہو جائے، کچھ ایسا ہی حال گزشتہ دو چار دنوں

Read more

اسلام آباد سے ملنے والی لڑکی کی لاش کی شناخت کے لیے لاپتہ لڑکیوں کے والدین سے رابطے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے بوری میں بند نامعلوم خاتون کی لاش کی شناخت کے لیے ان خاندانوں سے رابطہ کیا ہے جن کی لڑکیاں گزشتہ دو ماہ سے لاپتہ ہیں یا انھیں اغوا کیا گیا ہے۔

Read more

مینوپاز سے خواتین میں کس قسم کی تبدیلیاں آتی ہیں؟

مینوپاز، خواتین کا ایسی عمر کو پہنچنا ہے جس میں حیض کا عمل رک جاتا ہے اور وہ قدرتی طور پر حاملہ نہیں ہو سکتیں۔بڑھتی عمر میں مینوپاز ایک ایسا قدرتی عمل ہے جو 45 سے 55 برس کے درمیان ہوتا ہے لیکن بیضہ دانی یا رحم کو سرجری کے ذریعے نکلوا کر بھی اس عمل کو قبل از وقت انجام دیا جا سکتا ہے۔برطانیہ میں مینوپاز کی اوسط عمر 51 برس ہے۔

Read more

گورنر نیویارک نے 11 خواتین کو ہراساں کیا: تحقیقاتی رپورٹ

امریکا کی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو پر خواتین کو ہراساں کرنے کے الزامات کی تحقیقات میں ان کو قصور وار قرار پایا گیا ہے۔ پانچ ماہ کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گورنر نیویارک نے 11 خواتین کو ہراساں کیا۔ اینڈریو کومو نے وفاقی اور ریاستی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ گورنر نیویارک اینڈریو کومو نے تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی کسی کو غیر مناسب انداز میں نہیں چھوا، جو پیش کیا جا رہا

Read more

بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں

وزیر اعظم صاحب آپ کی بڑی مہربانی کہ آپ نے قوم سے خطاب کے دوران پاکستانی میڈیا کے پچاس سے زائد چینلز پر اور تو جو کہا سو کہا لیکن آپ نے ببانگ دہل اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ آپ مرحومہ نور مقدم کے قاتل کو باآسانی نکلنے نہیں دیں گے اور آپ اس کی غیر جانبدارانہ مکمل تفتیش کروائیں گے۔ اپنے خطاب کے دوران آپ نے یہ بھی کہا آپ پوری دل جمعی کے ساتھ اس کیس

Read more

5 اگست:جبر کی تڑ تڑاتی گھنگور گھٹائیں!

بھارت نے 5 اگست 2019 ء کو تحریک آزادی کی صدا کو دبانے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے اپنے آئین سے آرٹیکل 370 نکال دیا۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں لگائے گئے تاریخ کے بدترین جبری ’ظالمانہ کرفیو کو 2 سال مکمل ہو گئے‘ آج یوم استحصال کشمیر منایا جائے گا۔ ہندوتوا کے نظریے پر عمل پیرا فاشسٹ نریندر مودی سرکار نے آرٹیکل A۔ 370 کے تحت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بھارت کے آئین سے ختم

Read more

مردوں کی آزادی (خط # 10) 

محترمہ مقدس مجید صاحبہ! آپ کا خط پڑھتے ہوئے میں یہ سوچ کر اداس ہو گیا کہ مشرقی دنیا میں نجانے کتنی عورتیں ایسی ہیں جو اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار نہیں کر سکتیں اور اگر کرنا چاہیں تو انہیں ان گنت مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جہاں تک مغربی دنیا کا تعلق ہے مغربی عورت نے دو سو سال کی جدوجہد سے یہ سیکھ لیا ہے کہ اس کی جذباتی  ’سماجی اور تخلیقی آزادی و خودمختاری کا گہرا

Read more

سندھ میں کم سے کم تنخواہ 25 ہزار مقرر کرنے کے حکومتی فیصلے پر تاجر نالاں کیوں؟

سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں کم سے کم اُجرت 25 ہزار روپے کرنے کے اقدام کو تاجروں کی تنظیم ایمپلایئرز فیڈریشن آف پاکستان نے عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔ تاجروں اور صنعت کاروں کا مؤقف ہے کہ کم از کم اجرت 17 ہزار 500 سے بڑھا کر 25 ہزار روپے مقرر کرنے کا اقدام غیر مناسب اور بلا جواز ہے اور اس کے لیے غیر آئینی طریقۂ کار اپنایا گیا۔

ایمپلایئرز فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری ذکی احمد خان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اس اقدام کو چیلنج کرنے کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ اس مقصد کے لیے منیمم ویج بورڈ کے آخری فیصلے کے برخلاف حکومت نے یکطرفہ طور پر صوبے میں کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے مقرر کر دی۔

Read more

فیصل آباد میں عورت مارچ کی اجازت نہ دینے پر ایمنسٹی کا اظہارِ تشویش

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فیصل آباد میں خواتین کو ریلی نکالنے کی اجازت نہ دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکام سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایمنسٹی انٹرنیشنل ساؤتھ ایشیا نے خواتین کو ریلی کی اجازت نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں عورت مارچ پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر تنظیم کو تشویش ہے۔

Read more

راسپوٹین کی موت

راسپوٹین دنیا کا سب سے بڑا گنہگار اور بدخصلت انسان جو روس میں پیدا ہوا، ولی سمجھا جاتا تھا، مگر درحقیقت وہ ایک شیطان تھا جس کے ہاتھوں زارِ روس کی عظیم الشان سلطنت برباد ہوئی اس کی گناہوں بھری زندگی اس قدر حیرت خیز ہے کہ اس پر کسی خیالی افسانے کا گمان ہوتا ہے۔ چھ فٹ دو انچ لمبے قد کا یہ گرانڈیل راہب جس کا سرگنبد نما تھا کئی سال روس پر اپنی شیطانی صفات کی بدولت

Read more

طالبان نے طاقت کے زور پر قبضہ کیا تو ان کی حکومت عالمی سطح پر تنہا ہو گی: خلیل زاد

اسلام آباد — افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ امریکہ متحارب افغان دھڑوں کے درمیان سیاسی تصفیے کے لیے پر عزم ہے کیوں کہ کوئی بھی فریق عسکری قوت کے ذریعے یہ جنگ نہیں جیت سکتا۔

Read more

اسلام آباد میں ریستوران کے اشتہار میں بریانی کو ’خواتین سے تشبیہ‘ دینے پر بحث

سوشل میڈیا پر اسلام آباد کے ایک ریستوران کا بینر زیر بحث ہے جس میں لکھا تھا ’شی اِز ہاٹ، شی اِز سپائسی اینڈ شی اِز ارائیونگ‘ یعنی ’وہ پُرکشش ہے، وہ مصالحے دار ہے اور وہ آ رہی ہے۔‘

Read more

نور مقدم قتل کیس : یک رخا پن کیوں؟

نور مقدم کے ساتھ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں جو کچھ ہوا، اس کی مذمت کے لئے الفاظ تلاش کرنا مشکل ہے۔ یہ درندگی اور سفاکی کا ایسا مظاہرہ ہے جس نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ میں نے اپنے گزشتہ کالم میں ذکر کیا تھا کہ حال ہی میں خواتین کے خلاف گھریلو تشدد، قتل اور ریپ جیسے جرائم کی ایک لہر آئی ہوئی ہے۔ معلوم نہیں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی

Read more

اگر یہ کتا امریکہ میں گم ہوتا تو!

آج کل پاکستانی میڈیا بالخصوص سوشل میڈیا پر کسی کمشنر صاحب کے کتے کی گمشدگی کے حوالے سے بڑی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ چونکہ آج کل میں امریکہ میں گزرے ماہ و سال کی یادداشتیں لکھ رہا ہوں تو سوچا لگے ہاتھوں اس موضوع پر بھی کچھ قلم بند کیا جائے۔ میں نے پالتو جانوروں کے لیے جو پیار اور دیکھ بھال امریکہ کی سوسائٹی میں دیکھی وہ قابل ذکر ہے۔ پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں گم ہونے والا

Read more

تقسیم کے وقت ریپ ہونے والی عورتوں کا لباس ناکافی تھا کیا؟

چھ بیٹیوں اور رئیس شوہر کے ہمراہ وہ ملتان میں اپنی حویلی میں ٹھاٹ باٹھ سے رہا کرتی تھیں۔ اپنی بیٹیوں کے ساتھ اپنی زندگی میں مگن، اپنے ہی دیس میں بھلا کس بات کی فکر؟ لیکن اس وقت سب نے آنکھیں پھیر لیں جب انسانیت کے بیچ میں مذہب آ گیا۔ باہر حملہ آور دیوان صاحب کی دولت اور چھ بیٹیوں کے سرور میں حویلی کے گرد گھیرا تنگ کر رہے تھے اور اندر دیوان صاحب کچھ اور ہی سوچے بیٹھے تھے۔

کانتا، رادھا، آشا، شوبھا، رینوکا اور رینا کا گلا کاٹنا ہی پرکھوں کی عزت بچانے کا آخری حل تھا۔ چھ بیٹیوں کو ذبح کرنا آسان نہیں تھا لیکن باہر وحشی ہجوم کے ہتھے چڑھنے سے بہتر تھا۔ جب تک حویلی کا دروازہ ٹوٹا، دیوان صاحب اپنا کام پورا کر چکے تھے۔ بے تاب ہجوم نے خون میں نہائے دیوان پہ مشتعل ہو کے تیل چھڑکا اور آگ لگا دی۔

Read more

شلپا شیٹھی: راج کندرا کی گرفتاری کے بعد بالی وڈ اداکارہ اپنے خلاف ’میڈیا ٹرائل‘ پر نالاں

46 سالہ اداکارہ شلپا نے اپنے خاندان کے خلاف ’میڈیا ٹرائل‘ پر بات کی ہے اور سب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے ’رائٹ ٹو پرائیویسی‘ یعنی رازادری کے حق کا احترام کریں۔

Read more

طالبان کا فتح لاہور پر تاریخی اعلان

میں امارت اسلامیہ پاکستان کا فاتح لاہور کمانڈر تم سب سے مخاطب ہوں۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے لاہور فتح ہو چکا ہے اور اسے امارت اسلامیہ پاکستان کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ اب میں آپ سب کو حکم دیتا ہوں کہ اپنی زندگیاں ہمارے احکامات کے مطابق ڈھال لیں تاکہ تم جنت کے حق دار بن سکو۔ آج سے فرقہ واریت ختم کی جاتی ہے اور آپ سب کو طالبان کے بتائے ہوئے سیدھے راستے پر

Read more

انڈین ہاکی کی اونچی اڑان جبکہ پاکستانی ہاکی اندھیروں میں گم

انڈیا میں صحافی کلدیپ لعل بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے کہتے ہیں ʹانڈین ہاکی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری راتوں رات نہیں آئی ہے بلکہ اس نے مرحلہ وار یہ سفر طے کیا ہے جس میں حکومت، سپانسرز اور فیڈریشن سب کا کردار اہم رہا ہے۔ʹ

Read more

اقوام عالم کے مشترکہ اہداف

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ( یو این ڈی پی ) جس کا قیام 1965 میں انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے عمل میں لایا گیا اس کے اب تک تمام اقدامات سراہے جانے کے قابل رہے ہیں لیکن اس کے پروگرام ”پائیدار ترقی کے اہداف“ ( ایس ڈی جی گولز) قابل ستائش ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ان اہداف کو حاصل کرنے کے لئے اقوام عالم کی کوششوں میں ان کا ساتھ دیا جائے اور ان

Read more

ایف نائن پارک کے پبلک ٹوائلٹ

یہ فاطمہ جناح پارک المعروف ایف نائن پارک اسلام آباد ہے۔ یہ دارالحکومت کا مرکزی پارک ہے۔ برسات کی ایک سہانی پرفضا شام ہے۔ وہاں سامنے تاج محل طرز کی بارہ دری پر دلہن نما ٹک ٹاکرنیاں فوٹو شوٹ کروا رہی ہیں اور دولہے نما ٹک ٹاکر ایک ہاتھ سے ان کی کمروں اور دوسرے سے ان کے گھگروں کو سنبھالنے کی سعی لاحاصل کر رہے ہیں۔ یہاں غریب، متوسط اور امیر کبیر سارے گھرانے آرہے ہیں۔ کچھ چہل قدمی

Read more

کلچر کی ایک نئی قسم کی دریافت: میاں کلچر

ملک کی معروف سپر ماڈل، صدف کنول نے ایک حالیہ ٹی وی ٹاک شو میں نسائیت پرستی اور بیوی کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے کچھ ایسی باتیں کر دی ہیں جنہوں نے باشعور اور سنجیدہ طبقے میں ان کا مذاق بنوا دیا ہے۔ جب ان سے میز بان نے فیمینزم کے بارے میں سوال پوچھا تو کہنے لگیں : ہمارا کلچر کیا ہے؟ ہمارا میاں ہے۔ مجھے شیری (شہروز سبزواری) کے کپڑے بھی استری کرنے چاہیے اور جوتے بھی

Read more

خیبرپختونخوا: انسدادِ پولیو ٹیمز کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہل کار قتل، ایک زخمی

پشاور — خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انسدادِ پولیو مہم میں محکمہ صحت کے اہل کاروں اور رضا کاروں کی حفاظت پر مامور ایک اور پولیس اہل کار کو نامعلوم افراد نے پیر کی صبح گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

Read more

اور سر اچھلتے ہیں

کل شام میں یونہی خالی بیٹھی بے ترتیب سی سوچوں میں غلطاں تھی۔ میرے موبائل فون کی گھنٹی مسلسل بجے جا رہی تھی۔ میں چونکی فون اٹھایا تو اسلام آباد سے روٹری کلب کے چیئر مین ڈاکٹر ملک اشرف حمید صاحب کا فون تھا۔ ان سے ہمارا بہت دیرینہ تعلق ہے۔ وہ ایک ہمدرد اور نیک دل انسان ہیں۔ فلاح و بہبود کے بہت سے کاموں میں خود کو ہمہ وقت مصروف رکھتے ہیں۔ اس دن بھی اسی سلسلے میں

Read more

انڈیا کی لڑکیوں کی ہاکی ٹیم پہلی بار سیمی فائنل میں: ٹیم کے ’اصل کوچ‘ کا شاہ رخ خان کو جواب

انڈین خواتین کی ہاکی ٹیم کے ڈچ کوچ شورڈ مارین نے ٹیم کی کامیابی پر شاہ رخ خان کے ٹویٹ کا مزاہیہ انداز میں جواب دیا۔

Read more

افغانستان کے سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کی تحقیقات کے لیے افغان ٹیم پاکستان میں

افغان ٹیم میں پولیس کے علاوہ دیگر تحقیقاتی اداروں کے ارکان بھی شامل ہیں اور یہ تحقیقاتی ٹیم چار روز تک پاکستان قیام کرے گی جس میں وہ اسلام آباد پولیس کے سربراہ کے علاوہ اس واقعے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Read more

ہماری لڑکیاں

اس بات کو ماننے میں کوئی شرم نہیں ہونی چاہیے کہ ہمارے ہاں حقوق نسواں کے لیے جتنی تحریکیں چلیں، جتنے سیمینار ہوئے، جتنے موم بتی والے احتجاج ہوئے، جتنی شعلہ بیان تقاریر کی گئیں، جتنے عورت مارچ ہوئے ؛ سب بے سود اور بے فائدہ رہے، سب دعوے زمیں بوس ہو گئے، سب نعرے ہوا میں تحلیل ہو گئے۔ ہم آج بھی وہیں کھڑے ہیں جہاں آج سے صدیوں پہلے زمانہ جاہلیت کے وہ لوگ کھڑے تھے جو اپنی

Read more

پاکستان کی اولمپکس میں ناقص پرفارمنس، وزیر اعظم عمران خان کی ’ٹرپل پی ایچ ڈی‘ اور سوشل میڈیا پر انڈیا اور پاکستان میں کھیلوں کی صورتحال کے موازنے

گذشتہ دو ہفتے کے دوران آپ نے پاکستان کی ٹوکیو اولمپکس میں نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی مایوس کارکردگی پر تو بہت بحث دیکھی ہو گی اور ملک میں کھیلوں کے گرتے معیار سے متعلق دہائیاں بھی سنی ہوں گی، لیکن اب یہ بحث سرکاری سطح پر بھی پہنچ چکی ہے۔

Read more

گریٹ ریزگنیشن: امریکہ میں ملازمت چھوڑنے کے رجحان میں اضافہ کیوں؟

کرونا وائرس کی عالمی وبا جہاں صحتِ عامہ کے لیے ایک بڑا چینلج ثابت ہوئی ہے وہیں روز مرہ زندگی میں بھی اس نے بہت کچھ تبدیل کر دیا ہے۔ ان میں سے بعض تبدیلیاں ایسی ہیں جن کا اس سے پہلے تصور بھی شاید ممکن نہیں تھا۔ ایسی ایک نمایاں تبدیلی گھر سے دفتری کام یا ’ورک فرام ہوم‘ بھی ہے۔

کرونا وبا کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں کی بنا پر جب ‘ورک فرام ہوم’ کا سلسلہ شروع ہوا تو ابتدا میں بیش تر ملازمین کو اس سے مطابقت پیدا کرنے میں کسی نہ کسی دشواری کا سامنا رہا۔ لیکن اب صورتِ حال یہ ہے کہ امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں میں ملازمین کی بڑی تعداد دفاتر واپس آنے پر تیار نہیں۔

Read more

پدر شاہی اور عورتوں پر ظلم: ڈاکٹر رفیع امیر الدین کے مضمون کا ترجمہ

پاکستان کے سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے بہیمانہ قتل نے سب کو رلا دیا ہے. کسی نے یہ توقع نہیں کی ہوگی کہ ایک چمکتا ہوا، مسکراتا چہرہ وقت سے پہلے اس طرح کی انتہائی تکلیف نگل جائے گا. ہر کوئی جوابات کی تلاش میں ہے. کیا یہ وسیع پیمانے پر بدگمانی کا نتیجہ تھا، امتیاز کا احساس جو دولت اور طاقت کے ساتھ آتا ہے، ایک مجرمانہ انصاف کا نظام جو بڑے پیمانے پر امیروں اور طاقتوروں

Read more

خواتین کے قتل اور تشدد کی لہر

عورتوں کے قتل، ریپ اور بے رحمانہ سلوک کی وارداتیں بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ پاکستان کے بارے میں دنیا کا تاثر پہلے ہی کچھ زیادہ اچھا نہیں۔ ہمارے نظام انصاف کو بھی بے اعتبار سمجھا جاتا ہے۔ قانون کے نفاذ کو بھی امتیاز پر ہی مبنی خیال کیا جاتا ہے۔ احتساب کو بھی غیر جانبدارانہ خیال نہیں کیا جاتا۔ ہم کچھ بھی کہتے رہیں اور کتنی ہی صفائیاں کیوں نہ دیتے رہیں، دنیا کے شکوک و شبہات دور نہیں

Read more

آج کل بہت لبرلز آ گئے ہیں!

ابھی حالیہ دنوں میں سپر ماڈل صدف کنول نے اپنے اداکار شوہر کے ہمراہ ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر ہمیں اپنے خیالات سے مستفید ہونے کا شرف بخشا جس کی وجہ سے وہ ٹویٹر پر بھی ٹرینڈ میں ہیں۔ جب ان سے خواتین کے مظلوم ہونے پر سوال ہوا تو ان کا کہنا تھا: ”عورت مظلوم بالکل بھی نہیں ہے، میں تو اپنے آپ کو مضبوط سمجھتی ہوں اور آپ (اینکر) بھی مضبوط ہوں

Read more

گھریلو تشدد بل 2021 اور اسلامی نظریاتی کونسل

گھریلو تشدد بل 2021 ء کا مقصد ان خواتین، بچوں اور کمزور افراد کو تشدد سے بچانا اور ان کے لیے محفوظ رہائشگاہ کا بندوبست کرنا تھا جو گھریلو تشدد کا شکار ہوں اور اپنا دفاع نہ کر سکتے ہوں۔ اسی طرح تشدد کرنے والوں کو سزا دلوانا اور ان جرائم کو قابل دست دراندازیٴ پولیس بنانا بھی اس کے مقاصد میں شامل تھے۔ لہذا کسی بھی قسم کا زبانی، جسمانی، جذباتی اور جنسی تشدد جو صدمے، تکلیف، اور خوف کا باعث ہو، وہ اس قانون کی رو سے جرم تصور ہوتا۔ عدالت کو اختیار حاصل ہوتا کہ وہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تشدد کرنے والے پر چھے مہینے سے لے کر تین سال تک کی قید اور ایک لاکھ روپے تک کا جرمانہ عائد کر سکتی۔

Read more

متنازع ریاست جموں وکشمیر کی بندر بانٹ

اطلاعات کے مطابق وزارت قانون پاکستان نے جامع آئینی ترامیم کا مسودہ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کر دیا ہے جس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی تجویز بھی شامل ہے۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ان نئی آئینی ترامیم سے اٹھارہویں ترمیم کی روح کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔ ان آئینی ترامیم کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ دوسری طرف صورتحال یہ ہے کہ پاکستان پارلیمنٹ ایک ربڑ سٹیمپ پارلیمنٹ کی صورت

Read more

نور مقدم قتل کیس: کب کیا ہوا اور پولیس کی تحقیقات کہاں تک پہنچیں؟

تفتیش سے منسلک بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کے دوران ایک سے زائد چھریاں استعمال کی گئیں کیونکہ قتل کے بعد گردن الگ کرنے کے لیے ایک چھری کارآمد نہیں تھی جس کے بعد ملزم نے دوسری چھری استعمال کی۔ کمرے میں موجود پستول قبضے میں لیا گیا جس میں گولی پھنسی ہوئی تھی۔

Read more

ہم حالت غم میں ہیں

یہ تحریر نہیں، نوحہ ہے۔ ہمارے روزمرہ کے غیر انسانی رویوں کا، ہماری انتہا پسندی کا، طاقت ور کی طاقت کے زعم کا، کمزور کیے بسی کا اور سب سے بڑھ کے اس قوم کی بے حسی کا۔ آپ کا تعلق چاہے کسی بھی مکتبۂ فکر سے ہے آپ امیر ہیں یا غریب، آپ آزاد خیال ہیں یا قدامت پسند، آپ مذہبی ہیں یا غیر مذہبی۔ آپ جو کوئی بھی ہیں خدا راہ صرف چند لمحوں کے لیے بھی خاموشی

Read more

ریپ سے متعلق قوانین: انڈیا میں ریپ سے متاثرہ خواتین کو کن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے؟

بی بی سی کی انڈیا میں ریپ پر کی گئی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ جب متاثرہ عورت کا رویہ سماجی معیار سے ذرا مختلف ہوتا ہے تو اکثر اس کے ساتھ زیادتی کرنے والا بری کر دیا جاتا ہے یا پھر اس کی سزا میں کمی کر دی جاتی ہے۔

Read more

گوادر کا ماسٹر پلان مقامی آبادی کی بے دخلی

گوادر میں گزشتہ کئی دنوں سے سلسلہ وار احتجاج ہو رہے ہیں۔ کبھی گوادر پورٹ تک جانے والی سڑک ملا موسیٰ موڑ پر خواتین احتجاج کرتی نظر آتی ہیں تو کبھی پدی زر (جسے اب سرکاری کاغذات میں میرین ڈرائیو کہا جاتا ہے ) پر۔ کبھی برقعہ پوش خواتین بلال مسجد کے سامنے دھرنا دیے ہوئے دکھائی دیتی ہیں تو کبھی کوسٹل ہائی وے بند کیا جاتا ہے۔ ان تمام مظاہروں میں نعرہ ایک ہی ہوتا ہے کہ ”پانی دو،

Read more

طالبان سفارت کاری کی جنگ جیت رہے ہیں

اگر میں کہہ دوں کہ طالبان کے پاس پاکستان سے بہتر تعلقات عامہ، سفارتکاری اور مذاکرات کے ماہرین موجود ہیں، تو اسے مبالغہ نہ سمجھیں۔ ثبوت یہ ہے کہ افغانستان میں قبضے اور حملے طالبان کرتے ہیں اور بدنام پاکستان ہوتا ہے۔ اگرچہ اس کی وجوہات اور بھی ہیں لیکن سب سے بڑی وجہ پاکستان کی بساند زدہ خارجہ پالیسی، ہر وقت اور ہر موضوع پر بے دریغ بولنے والے بھانت بھانت کے وزیر، چبا چبا کر لوکل سیاست کے

Read more

کیا پاکستان میں عورت کی حالت مغرب سے بہتر ہے؟

وزیر اعظم عمران خان نے بالآخر چار ماہ بعد اپنی بات کی وضاحت کی۔ کہانی کا آغاز اس سال اپریل میں ہوا۔ پاکستانی عوام سے براہ راست ٹیلی فون کالز کے دوران وزیر اعظم نے جنسی جرائم کی وجوہات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئیے فرمایا کہ پاکستان میں ”ریپ“ کے واقعات میں اضافے کی وجہ فحاشی اور عریانی میں اضافہ ہے۔ وزیر اعظم کے اس بیان کے خلاف پاکستان کی سول سوسائٹی میں بہت بڑا رد عمل ہوا۔ ہر

Read more

کیا ریپ کے واقعات کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین فیمنسٹ فسطائی ہیں؟

بھائی لوگوں کا فرمانا ہے کہ حقوق نسواں پر بات کرنے والی بیبیاں انتہا پسند ہیں۔ اور فیمینزم (مجھے تو ہتا بھی نہیں کہ یہ ہے کیا) دراصل عورتوں کی فسطائیت ہے۔ اور خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث مردوں کے خلاف بات کرنا تمام مردوں کے خلاف تعصب ہے۔ یعنی کہ اگر میں موٹروے ریپ کیس، نور مقدم کے سر کاٹ دیے جانے، قرۃ العین کے اس کے خاوند کے ہاتھوں سر میں ڈنڈے کھا کھا کے مر جانے، چھوٹی چھوٹی بچیوں اور بچوں کی ساتھ درندگی کے بعد مسخ شدہ لاشیں ملنے، بکریوں بلیوں گدھیوں، مرغیوں غرض ہر وہ جانور جس پر کچھ مرد نما انسانوں نے حیوانیت دکھائی، جہیز کی بے جا مانگ اور لعنت، پھول جیسے چہروں پر تیزاب پھینکے جانے، غیرت کے نام پر قتل، روز سامنے آنے والے ریپ کیسز، گھریلو تشدد اور آزادانہ حق رائے دہی و حق وراثت پر آواز اٹھاؤں اور حوالہ دوں قرآن حدیث، قانون اور مہذب معاشرت اقدار کا تو میں ایک متعصب اور انتہا پسند وومن فسطائی ہوں۔

Read more

میکسیکو میں منشیات فروشی کے چنگل میں پھنسی خواتین میں سرجری کا جنون

میکسیکو کی مغربی ریاست سنالوا میں منشیات فروشی کے منظم گروہوں کی وجہ سے خواتین میں سرجری کرانے کا رجحان ایک فیشن یا جنون کی صورت اختیار کر گیا ہے لیکن یہ خواتین پر تشدد کا باعث بھی بن رہا ہے۔

Read more

الوداع ماسکو، الوداع اے شہر بے مثال

اور جب سنبل کے بلند و بالا درختوں سے روئی کے گالے فضاء میں اڑتے اور بکھرتے تھے۔ جب میں سونے رنگی دھوپ کو وسیع و عریض میدان میں بکھرے اور ہواؤں کی میٹھی سی خنکی میں خود کو نہال ہوتے، گلیارے کے اوپر ریل کی پٹڑی پر مال گاڑی کو گزرتے اور لڑکوں لڑکیوں کی ٹولیوں کو مارکیٹ کے کونے والی دکان پر بجتی موسیقی کی تال پر جھومتے واڈکا پیتے دیکھتے تھی۔ میں نے داشا Dashaکو سنا تھا

Read more

عورتوں کو ہراساں کرتے ہوئے مردوں کی عزت خراب نہیں ہوتی؟

ہم ایک ایسے ظالم اور بے حس معاشرے میں زندہ ہے جس کی فضا مظلوم اور بے قصور خواتین اور بچوں کے خوں سے آلودہ ہے۔ اس تعفن زدہ ماحول میں زندگی سسکیاں لے رہی ہے۔ زندگی کی قیمت خون کے بدلے دی جاتی ہے۔ شکاری تاک لگائے بیٹھا ہے اور شکار کو جال میں پھنسانے کے لئے تیار ہے۔ شکار صدیوں سے زخم خوردہ اور خون آلودہ ہے پر شکاری ہر وقت میں نئے انداز کا جال بنتا ہے۔

Read more

آپ نے کبھی فرعون دیکھا ہے؟

آپ نے فرعون دیکھا ہے؟ یقینا نہیں دیکھا ہو گا۔ ۔ لیکن میں وہ بدقسمت انسان ہوں جس نے فرعون کے گھر میں جنم لیا۔ جمعے کی تقریر میں جب بھی مولوی غوث بخش لہک لہک کے فرعون کا قصہ سناتا تو مجھے یوں لگتا تھا جیسے وہ ابا کی باتیں کر رہا ہے ”او مسلمانو۔ اللہ کے پیارو، میرے بزرگو، نوجوانو، بات مختصر ہو گی مگر پراثر ہو گی۔ حکم الہی ہوا کہ اے میرے کلیم لگا اس سمندر

Read more

نور سے کوہ نور تک، مگر ہیلو سیف اللہ صاحب

نور سے پہلے ہمارے بے شمار لڑکیوں کے قتل یونہی ہوئے کوئی ایک موم بتی نہیں جلی۔ اسے زیادہ ظلم ہوا سب طرف سناٹا تھا۔ ایک غیر ملکی سفیر کی بیٹی تھی ایک اپنے سفیر کی بیٹی تھی۔ مگر جنگ اب دولت اور طاقت کے میدان دو فی صد کی ہے۔ ایک کہاوت ہے وکیل کی ماں مر جائے تو سارا شہر جنازے میں موجود ہو تا ہے۔ وکیل مر جائے تو رشتے دار بھی نہیں آتے۔ تو جان من یہاں سب کا حاضر سائیں کہنا لازم تھا۔ ہم نے دو فی صد طبقہ اشرافیہ سے اپنے بغض کو بھی لاشعوری طور نکالنا تھا اور ساتھ میں ان کو ساتھ ہونے کا بھی احساس دلانا تھا۔

Read more

اب آپ برا کیوں مان رہے ہیں

باجی! آپ صرف عورتوں کے لئے لکھتی ہیں، مردوں کے لئے بھی لکھیے، مرد پر بھی ظلم ہوتے ہیں، ایک مظلوم بھائی کی درخواست۔ جی بالکل ہوتے ہیں لیکن مرد پر ظلم کرنے والے مرد ہی ہیں۔ لیکن عورتوں کا المیہ یہ ہے کہ موقع پاتے ہی عورتیں بھی عورتوں پر ظلم کرتی ہیں اور مرد جو مختلف رشتوں میں عورت کے قریب ہوتے ہیں، وہ کبھی پیار بھری دھونس اور کبھی جبر سے اپنی بات منواتے ہیں۔ ایک عمر

Read more

سندھ کے گاؤں جدید دور میں بنیادی سہولیات سے محروم

عید قربان کے دو روز بچوں کے ساتھ گاؤں میں گزارے، گھر والے بچے بڑے شوق سے عید کرنے گاؤں روانہ ہوئے۔ سکر سے جنوب کی طرف تاریخی طور پر مشہور قلعہ اروڑ کے قریبی علاقے کندھرا میں واقع ہمارا چھوٹا سا گاؤں ہے جو کہ باغ فتح علی شاہ کے نام سے مشہور ہے۔ پاکستان بننے کے بعد اب تک بنیادی سہولیات سے ہمارے گاؤں سمیت ارد گرد کے تمام دیہات آج بھی نہ صرف بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، بلکہ وہاں کے علاقہ مکین جدید دور میں بھی بدترین جانوروں جیسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

Read more

مردوں کے دماغ میں ایک ’چپ‘ لگا دیں

پہلا مفروضہ : دس لڑکے اور دو لڑکیاں ایک جنگل میں پکنک منانے جاتے ہیں، جنگل میں کوئی موبائل فون کام نہیں کرتا، آس پاس کوئی آبادی نہیں، قریبی سڑک بھی پندرہ کلومیٹر دور ہے۔ ان لڑکے لڑکیوں کی عمریں اٹھارہ سال سے زائد ہیں اور انہوں نے جنگل میں دو دن گزارنے ہیں۔ پہلا مفروضہ یہ ہے کہ تمام لوگ بحفاظت واپس آ جائیں گے، ان کی آپس میں کوئی لڑائی نہیں ہو گی، کسی کو دوسرے سے کوئی شکایت نہیں ہوگی۔

دوسرا مفروضہ :ایک ممکنہ صورتحال یہ ہو سکتی ہے کہ جنگل میں قیام کے دوران کوئی ’جوڑا‘ باہمی رضامندی سے آپس میں تعلق قائم کر لے اور باقی لوگ اس پر اعتراض کرنے کی بجائے اپنی دھن میں مگن رہیں اور دو دن بعد سب لوگ نارمل انداز میں واپس آ جائیں۔

تیسرا مفروضہ : تیسرا امکان اس بات کا ہو سکتا ہے کہ لڑکوں میں سے کوئی ان دو لڑکیوں کے ساتھ زبردستی کرے اور ان کا ریپ ہو جائے۔

Read more

جمہوری طور پر منتخب لیڈروں اور آمروں کے سفر آخرت میں فرق

مرحوم صدر ممنون حسین کے صاحبزادے سے جب ٹیلیفون پر رقم الحروف نے تعزیت کی تو انہوں نے بتایا کہ میت پر قومی پرچم بھی مرحوم سے محبت رکھنے والے کسی عام پاکستانی شہری نے ڈالا تھا میری نظروں کے سامنے وہ خبریں گردش کرنے لگی کہ جس میں ایوب خان مرحوم اور یحییٰ خان مرحوم کو گن سلیوٹ پیش کیا گیا تھا۔

Read more

مینا کماری: ٹریجڈی کوئین کی ٹریجڈی دنیا میں آنے سے پہلے ہی شروع ہو گئی تھی

مینا کماری کو قریب سے جاننے والوں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ مینا کماری فنکارہ بڑی تھیں یا انسان؟ لیکن یہ حقیقت ہے کہ اُن کی ذاتی زندگی دکھوں کا ایک جوار بھاٹا تھی۔

Read more

اسلام آباد میں نور مقدم کے قتل سے خواتین پر تشدد کا مسئلہ ایک بار پھر نمایاں

اسلام آباد کے ایک پوش علاقے میں ہونے والا بہیمانہ قتل حالیہ دنوں میں عورتوں پر تشدد کے واقعات میں سے ایک ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنان کا کہنا ہے کہ ملک میں انتہا پسندی کے اضافے کے ساتھ ساتھ صنفی تشدد بڑھتا جا رہا ہے۔

ملک کے دارالحکومت میں قتل ہونے والی نور مقدم کے آخری گھنٹے دہشت ناک تھے جہاں انہیں مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ 27 برس کی نور مقدم نے کھڑکی سے چھلانگ بھی لگائی البتہ انہیں واپس گھسیٹا گیا۔ ان پر مزید تشدد کیا گیا اور بالآخر انہیں قتل کر کے ان کا سر قلم کر دیا گیا۔ ان کے ایک بچپن کے دوست پر قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

Read more

درد کی زنجیر، زینب سے نور تک

گھناؤنے جرائم کی نہ کوئی قومیت ہوا کرتی اور نہ کوئی تذکیر و تانیث۔ ابھی پچھلے دنوں 3 مارچ کو لندن کے ایک خاموش علاقے میں سارہ نامی ایک خاتون اپنی سہیلی سے ملنے کے بعد شام ڈھلے واپس پیدل آ رہی تھی کہ اچانک غائب ہو گئی۔ پولیس نے تفتیش شروع کرتے ہوئے کیس کی خوب تشہیر کی۔ ایک ہفتے کے بعد ایک قریبی جنگل سے خاتون کی لاش بر آمد ہو گئی۔ اس سے اگلے دن لندن پولیس کی خاتون سربراہ نے پریس کانفرنس میں ایک پولیس والے کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے سخت ندامت اور افسوس کا اظہار کیا۔

Read more

وزیراعظم آزاد کشمیر۔ سرپرائز مل سکتا ہے

آزاد کشمیر میں انتخابات اس وقت وقوع پذیر ہوتے ہیں جب پاکستان میں انتخابات کو لگ بھگ تین سال کا عرصہ بیت چکا ہو یہی وجہ ہے کہ وفاق میں موجود سیاسی جماعت ہی کشمیر میں انتخابات جیتتی ہے۔ پاکستان میں جمہوریت ہو یا آمریت، کشمیر میں حکومت نے مدت پورا کرنا ہی ہوتی ہے۔ اس بار انتخابی مہم کی گہما گہمی کچھ زیادہ ہی تھی ’تمام سیاسی جماعتوں نے مظفرآباد پر حکومت کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔ خطے میں اس سے قبل ایسی گہماگہمی نہیں دیکھی گئی۔

Read more

صدف کنول کے فیمنزم کے ’متنازعہ‘ بیان پر سوشل میڈیا پر بحث: ’مرد کے جوتے اٹھانا عورت کی ڈیوٹی نہیں، بیوی کو شوہر کی ملازمہ کے طور پر قبول کرنا بند کریں‘

پاکستان کے سوشل میڈیا پر گذشتہ روز سے یہ موضوع زیر بحث ہے کہ ایک شادی میں مرد اور عورت کی ذمہ داریاں کیا ہیں اور اس کی وجہ پاکستانی اداکارہ اور ماڈل صدف کنول کا وہ بیان ہے جو انھوں نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ایک نجی چینل کے ایک پروگرام میں دیا تھا۔

Read more

بھارت: ’پیگاسس‘ جاسوسی کے معاملے پر 500 سے زائد شخصیات کا چیف جسٹس کے نام خط

نئی دہلی — بھارت میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی 500 سے زائد نمایاں شخصیات نے چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا کے نام ایک کھلے خط میں ان سے مبینہ ’پیگاسس‘ جاسوسی کے معاملے میں مداخلت اور حکومت سے جواب طلب کرنے کی اپیل کی ہے۔

چیف جسٹس کو خط لکھنے والوں میں​ صحافی، مصنف، انسانی حقوق کے کارکن، وکلا، طلبہ اور فنکار شامل ہیں۔

Read more

اولمپکس: تیراکی کی ریلے دوڑ میں پہلی بار مرد اور عورت کا ایک ساتھ مقابلہ

ویب ڈیسک — دنیا بھر سے آنے والے کھلاڑیوں کا ایک ساتھ جمع ہونا اور مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینا اولمپکس کی پہچان ہے۔ ہر کھلاڑی کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ تمغہ جیتے اور اپنے ملک کا نام روشن کرے۔

Read more

افغان مترجموں کا پہلا گروپ خصوصی طیارے کے ذریعے امریکہ پہنچ گیا

ویب ڈیسک — جمعے کو تقریباّ دو سو افغان مترجموں کا پہلا گروپ خصوصی امیگرینٹ ویزے پر امریکہ پہنچ گیا۔ یہ اس پروگرام کا حصّہ ہیں جس کے تحت انہیں امریکی حکومت کی مدد کرنے کے اعتراف کے طور پر امریکہ میں مستقل سکونت اختیار کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Read more

بلوچستان ہائی کورٹ کا وراثت میں خواتین کے حق سے متعلق تاریخی فیصلہ: ’اگر جائیداد خواتین شیئر ہولڈرز کا نام نکال کر منتقل کی تو یہ عمل کالعدم ہو گا‘

بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس کامران ملا خیل پر مشتمل بینچ نے ایک تاریخی فیصلے میں قرار دیا ہے کہ وراثت پہلے تمام شیئر ہولڈرز بشمول خواتین کے نام منتقل کی جائے اور پھر اس کے بعد انتقال کی کاروائی کی جائے گی۔

Read more

بچوں کو کیسے بچائیں؟

کل صبح دفتر آئی تو خبر ملی کہ کورنگی میں چھہ سالہ بچی کی لاش ملی جو شب کو لاپتہ ہو گئی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس سے زیادتی ثابت ہوئی، مزید تفصیل پڑھی تو دماغ ماوف ہو گیا، ننھی بچی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس کا منہ اور ناک بند کر کے زیادتی کی گئی، اس دوران اس کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی اور وہ جاں بحق ہو گئی۔ قاتل پکڑا گیا اور وہ

Read more

شادی اور خواتین کی معاشی خودمختاری (خط # 9)

محترم ڈاکٹر خالد سہیل! میں آپ کی مشکور ہوں کہ آپ نے مجھے کشور ناہید اور فہمیدہ ریاض سے مختلف ملاقاتوں کے تجربات سے آگاہ فرمایا۔ بد قسمتی سے ایسی نایاب عورتوں کا تذکرہ ہمارے ہاں بہت کم ہے۔ میرے سرکل میں ہی بہت سی نوجوان لڑکیاں ان باہمت اور ذہین خواتین کی کوششوں سے واقف نہیں۔ اردو ادب جہاں بھی تعلیمی نصاب کا حصہ بنتا ہے اس میں خواتین کے کردار کو بہت زیادہ نظرانداز کیا جاتا ہے جس

Read more

ایک بارش، دو آسمان

سفینہ G 7 اسلام آباد کے ایک فلیٹ کی بالکونی میں کھڑی موسم سے لطف اندوز ہو رہی تھی۔ اسمان بادلوں سے ڈھکا ہوا تھا۔ سورج کی کرنیں کسی کمزور بادل کو دھکیل کر چند لمحوں کے لیے عنان سنبھالنے کی سعی کرتیں لیکن پھر کوئی سیاہ ابر کا ٹکڑا دریچے سے جھانکتی پردے دار بی بی کی مانند سورج کے آگے چلمن کھینچ دیتا۔ مشرقی افق پر بادل بہت گہرے اور سیاہ تھے۔ وہاں کبھی کبھار آسمانی بجلی سنپولیے

Read more

میاں بیوی کو جینے دو.

گزشتہ چند دنوں سے دو تین خواتین ازدواجی زندگی اور بالخصوص میاں بیوی کے جنسی تعلق کو لے کر اپنے اپنے انداز میں کالم نگاری کر رہی ہیں۔ ان کی تحریروں سے یہ اندازہ ہوتا ہے۔ گویا شوہر ایک سفاک اور وحشی درندہ ہوتا ہے۔ جو اپنی بیوی کو جبری طور پر ہم بستری کے لئے آمادہ کرتا رہتا ہے۔ اگر بیوی اس کی بات نہیں مانتی تو وہ اسے مار پیٹ کا نشانہ بناتا ہے۔ ایک محترمہ لکھتی ہیں

Read more

طالبان تبدیل ہو گئے” کی خوش فہمی”

امریکی انخلا کے بعد افغانستان کا ممکنہ سیاسی منظر نامہ اچھے حالات کی غمازی نہیں کر رہا۔ طالبان ملک کے اکثر علاقوں پر قبضہ کرتے ہوئے مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں، ان کے دعوی کے مطابق اب صرف مرکز پر قبضہ کرنا باقی رہ گیا ہے۔ اگر طالبان طاقت کے زور پر کابل پر بھی قبضہ کر لیتے ہیں تو انہیں اپنے اس اسلامی نظام کے نفاذ کا موقع مل جائے گا جس کے لئے وہ گزشتہ دو دہائیوں سے

Read more

کرسٹین چبک: وہ ٹی وی میزبان جس نے لائیو نشریات کے دوران خود کشی کی

امریکہ کے ایک مقامی چینل پر براہ راست نشریات کے دوران خود کشی کرنے والی ٹی وی میزبان کی موت کے تقریباً نصف صدی بعد بھی کرسٹین چبک کے حوالے سے تجسس کم نہیں ہوا ہے۔

Read more

خلیل الرحمٰن قمر کی حامد میر اور ماہرہ خان سمیت متعدد معروف شخصیات کے بارے میں نامناسب گفتگو

معروف ڈرامہ رائیٹر خلیل الرحمٰن قمر ماضی میں معروف خواتین اور اداکاراؤں کے حوالے سے نامناسب بیانات دینے پر تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں، خلیل الرحمن نے ایک مرتبہ پھر متعدد شوبز شخصیات کے حوالے سے نامناسب باتیں کیں جن میں ماہرہ خان، حامد میر، عفت عمر، عدنان ملک، ریشم اور سونیا حسین شامل ہیں۔ ٹی وی پروگرام کے ایک حصے میں جب انہیں مختلف شخصیات کی کی تصاویر دکھا کر ان سے رائے مانگی گئی تو انہوں نے

Read more

افغان مسئلہ کا حل: پاکستان اور امریکہ مخالف سمت میں کھڑے ہیں

وزیر اعظم مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بعض دیگر حکومتی اہلکاروں کے ساتھ اس وقت امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں افغانستان کے معاملہ پر پاکستان کا سرکاری مؤقف واضح کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ معیدیوسف نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے بھی ملاقات کی ہے جو گزشتہ چند ماہ کے دوران ان دونوں عہدیداروں کے درمیان ہونے والی دوسری ملاقات ہے۔ معید یوسف نے امریکی ہم منصب

Read more

کیا پاکستانی عورت پولیانا سنڈروم کا شکار ہے؟

”وہ بہت اچھا ہے بس تھوڑا سا غصیلا ہے“ ”بہت مزے کی باتیں کرتا ہے، لیکن تھوڑا کنٹرولنگ ہے، چلو خیر ہے“ ”گالیاں بہت دیتا ہے لیکن بعد میں کافی شرمندہ ہوتا ہے“ ”کبھی لڑائی میں ایک آدھ تھپڑ لگا دیتا ہے لیکن پیار بھی تو کرتا ہے“ ”گھمانے پھرانے کا بہت شوقین ہے تو پھر کیا ہوا اگر بدمزاج ہے“ ”پابندیاں بہت لگاتا ہے لیکن اچھی شاپنگ بھی تو کراتا ہے“ ”دوسرے ملکوں میں تشدد کرنے کا کرمنل ریکارڈ

Read more

‘امریکہ سمجھتا ہے پاکستان کا طالبان پر اثر و رسوخ ہے لیکن حقیقت ایسی نہیں’

امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ پاکستان اب بھی افغان طالبان پر مؤثر اثر و رسوخ رکھتا ہے اور امریکہ کو امید ہے کہ اسلام آباد، طالبان کو جنگ بندی اور مذاکرات پر قائل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا تاکہ جنگجو طاقت کے ذریعے اقتدار پر قابض نہ ہو سکیں۔

اینٹنی بلنکن نے اپنے دو روزہ دورۂ بھارت کے موقع پر جمعرات کو مقامی نشریاتی ادارے ‘ٹائمز آف انڈیا’ کو انٹرویو دیا۔ جس کے دوران انہوں نے افغانستان سمیت خطے کے کئی اہم امور پر بات کی۔

Read more

بن بیاہی بیوہ اور معلق بوسہ

کوہ قاف کی پری، رقاصہ اپنے بستر پر بیٹھی تھی۔ جلد کی رنگت سفید پڑ چکی تھی لیکن اس کے نیچے بہتے خون میں زعفران کی جھلک دکھائی دے رہی تھی۔ گول کتابی چہرے پر بھویں کمان کی طرح اوپر اٹھی ہوئیں تھیں۔ پر کشش لب خاموش سے جھانکتے دانت موتیوں کی طرح چمک رہے تھے۔ سیدھی مانگ سے نکلتے ہوئے کالے بالوں نے ماتھے کے کناروں کو ڈھانپ رکھا تھا۔ دونوں بازو سینے کے نیچے لپیٹے تھے گویا نرم و نازک کومل جسم میں سلگتے الاؤ کو بھڑکنے سے روک رہی ہے۔ پنجرے میں بند چیتے کی طرح، بغاوت کے ڈوروں سے دمکتی سرکش شرابی آنکھیں، آنے والی عورتوں کے جسم کو چیرتی، مٹی کی دیواروں کے پار دیکھ رہی تھیں۔

Read more

علمائے اسلام کی کینیڈین جنت اور پاکستانی دوزخ

عزیزان من، تار یخ دان رومن ایمپائر کی انصاف پسندی کا بہت شور مچاتے رہے ہیں کہ وہاں عوام کو ہر طرح کی بات کرنے کی آزادی ہوتی تھی، لیکن آج کی طرح ان کے مذہبی دانشوروں سے بھی حکومتیں ڈر کے رہا کرتی تھیں حتی کہ جولیس سیزر بھی ان دانشوروں کے خلاف کچھ بولنے سے پہلے سو بار سوچا کرتا تھا۔ چونکہ وقت ہمیشہ گردش میں رہتا ہے اور ایک مخصوص چال میں بھاگتا ہی جاتا ہے تو

Read more

کیا آپ کو عینی بلیدی، نور مقدم اور صائمہ رضا میں اپنا عکس نظر آتا ہے؟

پچھلے کچھ دن سے تین ہیش ٹیگ توجہ کا مرکز بنے Justice for noor، justice for anni baledi، justice for Saima یہ قتل نہیں، ہیش ٹیگ ہیں۔ اس لیے کہ یہ قتل تو ہمارے معاشرے کی اساس ہیں۔ ہم خواتین ان کا خطرہ اپنے جسم میں محسوس کر سکتی ہیں۔ باپ سے آگے پڑھنے کی بات کرتے ہوئے، بھائی سے بے وقت کی چائے سے انکار پر تھپڑ کے ڈر سے، ماموں چچا سے خاندان کی مرضی کے لڑکے سے

Read more

ہم فیمینیسٹ عورتیں

عورتوں کے ساتھ مسلسل ہونے والی زیادتیوں میں اتنی بے شمار چیزیں آ جاتی ہیں کہ سمجھ نہیں آتا پہلے کس پہ آواز اٹھائیں۔ ہراسمنٹ پہ بات کر رہے ہوتے ہیں تو اچانک سے ریپ کیس سامنے آ جاتے ہیں۔ ریپ پہ بات کر رہے ہوں تو گینگ ریپ سننے میں آ جاتا ہے۔ اس کے بعد قتل چاہے وہ ریپ کے بعد قتل ہو یا پھر غیرت پہ ہو، پسند کی شادی جرم ٹھہرے یا پھر گول روٹی نہ

Read more

دکھوں کا مداوا

ہم پر عجب وقت آن پڑا ہے کہ قوم سے زیادہ اس کی قیادت انتشار اور بے سمتی کا نہایت شرمناک نمونہ پیش کر رہی ہے اور عظیم لوگ ہمارے درمیان سے اٹھتے جا رہے ہیں۔ غالبؔ نے اپنے بھتیجے زین عارف کے انتقال پر مرثیہ لکھا تھا جس کا ایک شعر یوں ہے ؎ جاتے ہوئے کہتے ہو قیامت کو ملیں گے، کیا خوب قیامت کا ہے گویا کوئی دن اور۔ ہمارے دوست شعیب بن عزیز کے دل پر

Read more

پاکستان میں عورتوں سے مغرب کے مقابلے میں بہتر سلوک کیا جاتا ہے؟

پاکستان میں مغرب کے مقابلے میں عورتوں کے حقوق اور ان سے روا رکھے جانے والے سلوک کے حوالے سے بات کی جائے تو قریباً ہر دوسرا فرد دعویٰ کرتا ہے کہ وطن عزیز میں عورتوں سے بہت اچھا سلوک کیا جاتا ہے۔ ہمارے معاشرے میں عورتوں کو جتنی عزت دی جاتی ہے مغرب سوچ بھی نہیں سکتا۔ یہاں عورتوں کو جتنے حقوق حاصل ہیں کسی معاشرے میں نہیں ہیں۔ چند مثالیں بھی دی جاتی ہیں جیسے مغرب نے عورت

Read more

برہمن لڑکی سے شادی پر دلت نوجوان کا قتل: ’ اس نے میری کوکھ پر کالک پوت دی اور خاندان کو برباد کر دیا‘

انڈیا میں برہمن لڑکی سے شادی کرنے والے دلت نوجوان انیش کمار چودھری کو 24 جولائی کو قتل کر دیا گیا تھا۔ انکے گھر والوں کا الزام ہے کہ اس قتل کے پیچھے انیش کے سسرال والوں کا ہاتھ ہے۔

Read more

ڈی آئی جی کی محبوبہ (9)

آٹھویں قسط کا آخری حصہ حضرت رفاقت کے لیے بہت بے تاب تھے. لاہور میں قیام کا پوچھ رہے تھے. بینو کو بڑی الجھن ہوئی. کسی مرد سے یوں سر راہ بے تکلف ہونے کا پہلا موقع تھا. اس وجہ سے اس نے اپنا نام بھی غلط یعنی نینا عباسی بتایا. نمبر مانگنے پر کہا. ان کا نمبر کارڈ پر موجود ہے. وہ کال سپل برگ گی. شاید کھانے پر مزید گفتگو ہو. بھلے سے معروف و مصروف اداکار تھے

Read more

چھریاں چھپا کر رکھتی ہوں (ایک ماں کا جملہ)

ویسے تو ہم معاشرتی طور پر کافی بے حس ہیں، بہت کچھ بھول جاتے ہیں بہت کچھ سہ جاتے ہیں، قصور کی زینب سے لے کر انگنت پہلے اور بعد میں ریپ کی جانے والی معصوم بچیاں، عورتیں، روز کسی نا کسی درندے کی بھینٹ چڑھ رہی ہیں۔ سمجھ نہیں آتا کہ میں کیا کہوں اور لکھوں، ایسا بے رحم معاشرہ۔ انسان تو انسان جانور بھی بے اماں ہو گئے، ان کو تو بس نبض چلتی ہوئی ملنی چاہیے، پھر

Read more

انڈیا میں ایک ماں نے الزام لگایا ہے کہ ان کی بیٹی کو ’دادا اور چچاؤں نے جینز پہننے پر مار مار کر ہلاک کر دیا‘

گذشتہ ہفتے انڈیا کی ریاست اتر پردیش میں ایک 17 سالہ لڑکی نیہا پاسوان کو مبینہ طور پر اس کے خاندان کے افراد کی طرف سے جینز پہننے کی وجہ سے اس بے دردی سے مار پیٹ کا نشانہ بنایا گیا کہ اس کی موت واقع ہوگئی۔

Read more

اس ذہین نوجوان کو لڑکیوں سے نفرت تھی

میں اس وقت ایڈنبرا میں تھا جب یہ خبر پہنچی کہ سلیم نے ایک نرس کو تھپڑ مار دیا جس کے بعد اسے ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ایڈنبرا بھی ایک شہر ہے اسکاٹش تاریخ، ادب اور ثقافت کا ایک عجیب و غریب ترجمان۔ شاہی قلعے، میوزیم، ہرے بھرے میدان اور شہر کی پتلی پتلی گلیوں میں اُگا ہوا شہر جہاں اگر کوئی ایک دفعہ رہ لے تو وہ اسے چھوڑ نہیں سکتا اور جس نے ایڈنبرا نہیں دیکھا اس نے شاید یورپ میں سب سے اچھی جگہ نہیں دیکھی۔ ایڈنبرا آکر میں ایسا مصروف ہوا کہ کسی کی خبر نہیں رہی کہ کون کیا کررہا ہے۔ جب سال بھر ایڈنبرا میں رہتے رہتے ایک دن ایک دوست کو فون کیا تو اس نے یہ خبر دی تھی۔

Read more