عوام ناخواندہ ہو سکتے ہیں جاہل نہیں

” پاکستان ایک نازک دور سے گزر رہا ہے لیکن اس میں نئی بات کیا ہے ؔ؟“ جب یہ طنزیہ جملہ، بڑے پیمانے پر لکھا، بولا اور سنا جانے لگے تو اس سے لطف لینے کی بجائے اپنی لاچارگی پر ماتم کرنا چاہیے۔ اس طرح کی کڑوی اور زہر میں بجھی باتیں مفلس عوام کم، دانشور، متوسط و خوش حال طبقات کے لوگ زیادہ کرتے ہیں۔ ایسی باتیں کرنے والوں سے جب ملک کے اس حال تک پہنچنے کا سبب

Read more

پاکستانی ریاست اورثقافتی بالا دستی

  ”Dominance Without Hegemony: History and Power in Colonial India“ پروفیسر رنجیت گوہا کی کتاب ہے جو 1997 میں ہارورڈ یونیورسٹی پریس کے ذریعے شائع ہوئی۔ یہ کتاب جنوبی ایشیا میں نو آبادیاتی ریاست کا گرامچی کے نظریہ کے تحت جائزہ لیتی ہے۔ کتاب کا مرکزی خیال یہ ہے کہ نو آبادیاتی ریاست کا کردار طاقت کے ذریعے غلبہ قائم کرنے کا تھا نہ کہ عوام کو قائل کرنے والے ثقافتی تسلط کے ذریعے۔ پروفیسر رنجیت گوہا کی زیر نظر

Read more

شہباز شریف کی تضاد بیانی اور ’ہارڈ ریاست‘ کا عزم

لگتا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی خواہش کے مطابق پاکستان کو ’ہارڈ اسٹیٹ‘ بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کا اظہار وزیر اعظم ہاؤس میں ملک کی سیاسی و عسکری قیادت کی ملاقات کے بعد جاری ہونے والے بیان کے علاوہ آج اسلام آباد کی ایک تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریر سے بھی ہوتا ہے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ حکومت پاکستان جب ہارڈ اسٹیٹ کی طرف گامزن

Read more

شیراز دستی کے ناول ”ساسا“ میں مشرقی و مغربی تہذیب کی کشمکش

ناول ’ساسا‘ کے ہیرو سلیم کو محبت کی تلاش ہے۔ وہ اپنی تلاش کا آغاز اپنے گاؤں سے کرتا ہے اور گاؤں میں اسے ختم کرتا ہے۔ وہ انسانی حقوق، شہری آزادی اور عمومی انسانی صورتحال سے متعلق دو دنیاؤں کے تہذیبی فرق اور عالمی دنیا کے تضادات سے آگاہ کرتا ہے۔ اس ناول کے ذریعے قاری مشرقی اور مغربی تہذیب کی خوبیوں اور خامیوں سے آگاہ ہوتا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ مصنف نے کہیں بھی اپنی ثقافت

Read more

سوشل میڈیا: آزادی یا انارکی؟

  سوشل میڈیا نے دنیا کو جوڑنے اور ہر فرد کو آواز دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن آج یہ آزادی اور انارکی کے درمیان معلق نظر آتا ہے۔ جہاں یہ پلیٹ فارم دبے کچلے طبقے کو آواز دینے کا ذریعہ بنا، وہیں یہ غلط معلومات، افواہوں، بدتمیزی اور کردار کشی کا میدان بھی بن چکا ہے۔ ہر دوسرا شخص خود کو صحافی، نقاد اور دانشور سمجھ بیٹھا ہے، مگر تحقیق اور ذمہ داری کا عنصر ناپید ہو چکا ہے۔

Read more

رقص پابہ زنجیر ہی سہی

آج مجھے چیخنے دو، چلانے دو، دھاڑنے دو اور ہو سکے تو رونے دو کہ آج میرے وطن کا ہر جمہوریت اور امن پسند شخص ڈرے سہمے پیروں پر کھڑا معاشی، سیاسی اور سماجی زنجیر میں خود کو جکڑا محسوس کر رہا بے، جبکہ آزاد کہلائے جانے والے وطن کا ہر فرد بے یاس، بے بس و لاچار سا التجائی نظروں سے کسی درویشانہ مدد کا خواہاں ہے جبکہ ریاستی فرمان سے جاری کردہ ”پیکا“ قانون اپنی تمامتر آزادی اور

Read more

پالیسی میں تسلسل ضروری ہے

افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونے سے قبل ہمارے ہاں کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی افغانستان میں غیر ملکی افواج سے تعاون کے رد عمل میں ہوتی ہے۔ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغان طالبان کے مطالبے پر حکومت پاکستان نے ٹی ٹی پی کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ بھی کیا تھا۔ یہ معاہدہ بھی ماضی کے معاہدوں کی طرح محض چند ماہ ہی چل سکا اور کالعدم تنظیم تحریک طالبان

Read more

نئی کہانی ”گلا کاٹ ڈالو“

پاکستان میں گزشتہ کئی دہائیوں سے چلنے والی ایک طویل دورانیہ کی ڈرامہ سیریل جو مختلف ناموں مثلاً مذہبی عدم رواداری، نفرت کی آبیاری، جلاؤ گھیراؤ اور مار ڈالو جیسے ناموں سے جانی جاتی تھی، کی فہرست میں چند روز قبل ایک اور قسط بعنوان ”گلا کاٹ ڈالو“ کا اضافہ ہوا ہے۔ آئیے آپ کو اس تازہ ترین قسط کی کہانی اور اُس کے کرداروں سے مُلاقات اِسے فلمائے جانے کے سیٹ پر لے جا کر سُناتے اور کرواتے ہیں۔

Read more

ٹیگور کی کہانیاں۔ تیسرا حصّہ

دریا کے کنارے عورتوں کا ایک بڑا گروہ بیٹھ کے کپڑے دھو رہا تھا۔ کپڑے دھوتے وقت ان کے سروں پہ دو پٹّے نہیں تھے اور جب وہ ہلتے تھے تو ان کے سینے کے اُبھار اور بھرے کولہوں کی تھر تھراہٹ میں ایک عجیب سی کشش تھی۔ ہم جیسے ہی کشتی سے اُترے تو اس خوبصورت منظر نے ہمارا استقبال کیا۔ ٹیگور جی آگے آگے جا رہے تھے اور میں ان کے پیچھے ننگے پاؤں چلتے چلتے کنارے پہ

Read more

برمنگھم میں قائداعظم ٹرسٹ کے زیر اہتمام یومِ پاکستان کی تقریب

قائداعظم ٹرسٹ یوکے کے زیر اہتمام یوم قرار داد پاکستان 23 مارچ 1940 کے حوالے سے 23 مارچ 2025 کو برمنگھم میں ”سہارا گَرِل ریستوران“ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ٹرسٹ کے چیئرمین راجہ محمد اشتیاق نے کی جبکہ پاکستان سے نجی دورے پر آئے ہوئے محکمہ تعلیم صوبہ پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری چوہدری ضیغم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جبکہ نعتِ رسولِ مقبول

Read more

بہانے تلاش کرنے اور حل تلاش کرنے میں فرق: جانیے نان پرفارمر اور پرفارمر کی حقیقت

کسی بھی ادارے میں دو طرح کے لوگ پائے جاتے ہیں : پرفارمر (Performer) اور نان پرفارمر (Performer Non) ۔ دونوں کا رویہ، طرزِ عمل اور سوچنے کا انداز بالکل مختلف ہوتا ہے۔ ایک حقیقی محنتی اور نتیجہ خیز کام کرتا ہے، جبکہ دوسرا صرف باتیں اور بہانے بناتا ہے۔ لیکن المیہ یہ ہے کہ نان پرفارمر ہمیشہ خود کو پرفارمر کے برابر کھڑا کرنے کی کوشش کرتا ہے، بالکل اسی طرح جیسے کوئی چور خود کو چور کہلانا پسند

Read more

بگاڑ بہت ہو چکا، بناؤ کی کوئی صورت نکالیں

پاکستان کے مختلف شہروں میں اچانک شروع ہو جانے والی ٹارگٹ کلنگ پاکستان میں طالبان اور داعش کے گروہوں کے مستقبل کے متشدد عزائم کے ابتدائی خاکے کی رونمائی ہے جو آگے چل کر خطے میں نئی کشیدگی اور شدت پسندی کی داغ بیل ڈالے گی۔ ابتدائی طور پر یہ سمجھا جا رہا ہے کہ داعش اور ٹی ٹی پی اس قسم کے حربوں کو اس لیے استعمال کرنا چاہتی ہیں کہ خوف کی فضا قائم کر کے ریاست کو

Read more

قرضوں سے آزادی

تحریک انصاف کے دور حکومت ( 2018 ء۔ 2022 ء) کے دوران ایک خاص کمیشن تشکیل دیا گیا جس کا بنیادی مقصد یا کام یہ تھا کہ پاکستان کے کل واجب الادا قرضہ جات کے مستند اعداد و شمار کو طے کیا جا سکے۔ کل ملکی و غیر ملکی اور عالمی مالیاتی اداروں کے قرضہ جات میں تفریق کرنے کے علاوہ یہ قرضہ جات کس مد میں لیے گئے اور کس مد میں خرچ کیے گئے کو بھی دیکھنا اس

Read more

صورتِ حال: کہیں بحران گہرا نہ ہو جائے

اِس امر سے انکار ناممکن ہے کہ پاکستان کے حالات بڑے گمبھیر ہیں۔ ایسے میں سیاست دانوں، حکمرانوں اور اَمنِ عامہ قائم رکھنے والے اداروں پر سخت ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حالات کو معمول پر لانے کے لیے تدبر و تحمل اور دُوراندیشی سے کام لیں اور طاقت کے بے جا استعمال سے اجتناب کریں۔ تاریخ سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ طاقت کا اندھادھند استعمال معاملات کو اِس قدر بگاڑ دیتا ہے کہ واپسی کا

Read more

پانی کی بڑھتی ہوئی قلت پرکیا کسی کو پریشانی ہے؟

ارسا پاکستان کی ایڈوائزری کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ تازہ پانی کی قلت کے پیش نظر اپریل کے دوران ملک میں صرف پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا اور فصلوں کے لیے پانی نہیں مل سکے گا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ڈیمز میں پانی نہیں ہے، دریاؤں کا بہاؤ کم ہوا ہے اور پہاڑوں پر برف کے ذخائر قلیل ہیں۔ یہ صورت حال فصلوں کے لیے بہت سنگین نتائج کا سبب بن سکتی ہے۔ بارشوں میں کمی

Read more

وائٹ کوٹ

جب ہم جوان ہو رہے تھے تو وائٹ کوٹ معاشرے میں انتہائی رشک اور وقار کی اہمیت کا حامل تھا۔ وقت کے ساتھ یہ وائٹ کوٹ زبوں حالی کا شکار ہوتا رہا ہے اور اب اس کا وجود خطرات کی زد میں ہے اور بہت سے عناصر اس پہ حملہ آور ہیں۔ آپ جان تو گئے ہیں لیکن پھر بھی میں بتاتا چلوں کہ یہ وائٹ کوٹ وہی ڈاکٹروں والا جنہیں ہماری مائیں مسیحا بتایا کرتی تھیں۔ ایم۔ بی۔ بی۔

Read more

بورے والا ٹیکسٹائل ملز

بورے والا ٹیکسٹائل ملز شہر کے ماتھے کا ایک خوبصورت جھومر تھا جس نے شہر کی خوبصورتی، افادیت اور اہمیت کو چار چاند لگا رکھے تھے۔ اس مل کو پچاس کی دہائی کے قریباً وسط میں پاکستان انڈسٹریل بورڈ نے بنا کر اسے چلانے کے لیے کراچی کے مشہور و معروف کاروباری میمن خاندان کے سربراہ سیٹھ داؤد کو بیچ دیا تھا۔ قیام پاکستان کے وقت کیونکہ تقریباً ساری انڈسٹری ہی ہندوستان میں رہ گئی تھی۔ اس لیے حکومتی سطح

Read more

ذوالفقار علی بھٹو اور نشانِ پاکستان

وطن عزیز پاکستان کے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو پاکستانی سیاست کا ایک ایسا نام ہیں جن کی سیاست سے آپ اختلاف کریں یا اتفاق لیکن اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتے کہ پاکستانی سیاست نہ صرف ان کے ذکر کے بغیر نا مکمل ہے بلکہ انہوں نے پاکستانی سیاست پر اتنے گہرے نقوش چھوڑے ہیں کے آج بھی پاکستانی سیاست میں ان کے نام کی گونج سنائی دیتی ہے۔ کچھ عرصہ پہلے ہی پاکستانی سپریم کورٹ نے ذوالفقار

Read more

شہنشاہ جذبات ادا کار محمد علی کا 19 واں یوم وفات

پاکستانی فلمی صنعت کی مختصر تاریخ ادا کار محمد علی کے ذکر کے بغیر بالکل ہی ادھوری رہے گی۔ انہوں نے 33 برس تک پاکستانی فلمی صنعت پر راج کیا۔ 1962 ء میں ہدایت کار فضل کریم فضلی کی، فلم چراغ جلتا رہا، سے اپنا فلمی عہد شروع کیا۔ اس فلم کا افتتاح محترمہ فاطمہ جناح نے کیا اور یہ فلم کراچی کے نشاط سنیما میں نمائش پذیر ہوئی۔ چراغ جلتا رہا اتنی کامیاب فلم ثابت نہ ہوئی لیکن یہ

Read more

دی کائٹ رنر: دوستی، بے وفائی اور ندامت جیسے احساسات پر مبنی ایک اثر انگیز ناول

دی کائٹ رنر خالد حُسینی کا پہلا ناول ہے۔ اس کی کہانی دوستی، بے وفائی اور ندامت جیسے احساسات سے بُنی گئی ہے۔ یہ کئی دہائیوں اور براعظموں پر محیط ہے اور انسان کی اندرونی کیفیات، تفرقوں میں بٹی معاشرت، سیاسی بحرانوں اور بین الاقوامی مداخلت جیسے موضوعات کو بخوبی بیان کرتا ہے۔ پہلے ناول نگار کے بارے میں جان لیتے ہیں۔ خالد حُسینی معروف افغان نژاد امریکی ادیب اور انسانی حقوق کے سرگرم رُکن ہیں۔ وہ پُراثر اور دل

Read more

سچ مرحوم کی یاد میں

پاکستان میں انگریزی کے ایک موقر روزنامے کی خبر کا عکس سوشل میڈیا پر نظر سے گزرا جس میں ایک ایسی ایپ کا تذکرہ تھا جو کرپٹو کرنسی سے پیسے کمانے کی مشین ہے، دنوں میں کروڑ پتی بننے کا نادر اور آسان ترین نسخہ، چاہے آپ کو اس کاروبار کا کچھ علم ہے یا نہیں، ایپ کی مصنوعی ذہانت خود طے کرتی ہے کہ کس کرنسی میں کتنے پیسے کی سرمایہ کاری کرنا ہے، اور ایپ چند گھنٹوں میں

Read more

امریکی کانگرس میں عمران کی رہائی کے لیے مجوزہ قانون سازی

امریکی کانگرس میں عمران خان کی رہائی کے لیے دباؤ بڑھانے کے مقصد سے ’پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ‘ کے نام سے ایک بل پیش کیا گیا ہے۔ کانگرس کے ری پبلیکن رکن جو ولسن اور ڈیموکریٹک رکن جیمز ورنی پنیٹا کی طرف سے 24 مارچ کو جمع کرائے گئے اس بل میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت پاکستان کے اعلیٰ لیڈروں پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ پاکستانی حکومت عمران خان کو رہا کرنے پر

Read more

پاکستان: بحرانوں سے نکلنے کا راستہ

پاکستان آج ایک نازک دوراہے پر کھڑا ہے۔ سیاسی افراتفری، معاشی بدحالی اور بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورتحال نے ملکی استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ آئے روز دہشت گردی کے واقعات، عدم تحفظ کا بڑھتا ہوا احساس اور بدانتظامی نے عوام کو خوف اور غیر یقینی میں مبتلا کر دیا ہے۔ ان حالات میں سب سے زیادہ نقصان ملک کی معیشت اور بین الاقوامی ساکھ کو پہنچ رہا ہے، جس کے اثرات مستقبل میں

Read more

ماڑیپور کا پرتشدد انخلاء: کراچی میں مقامی حقوق کا بحران اور پوشیدہ مفادات

19 مارچ 2025 کو کراچی کے ماڑی پور علاقے میں اس وقت افراتفری پھیل گئی جب کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی جانب سے ککا پیر کی قدیم ترین بستی سے انخلا کی کوشش پرتشدد تصادم میں تبدیل ہو گئی۔ یہ عمل مبینہ طور پر ”مقبوضہ“ زمین کو خالی کرانے کے لیے شروع کیا گیا تھا، لیکن یہ یونس آباد کے مقامی باشندوں اور پولیس اور رینجرز کے حمایت یافتہ حکام کے درمیان شدید جھڑپوں میں بدل گیا۔ ڈنڈوں

Read more

سرکاری اعزازات کی سیاست

ہر سال کی طرح اس سال بھی 23 مارچ کو حکومت پاکستان نے مختلف شخصیات کو اعزازات و خطابات سے نوازا۔ سوشل میڈیا پر ان اعزازات حاصل کرنے والی بعض شخصیات کا نہ صرف مذاق اُڑایا گیا بلکہ یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ حکومت ایسی شخصیات کو کیوں اتنے اعلیٰ ترین اعزازات سے نوازتی ہے جن کا بظاہر کوئی بھی حقیقی کردار یا سماجی خدمات نظر نہیں آتیں۔ اس میں حیرانی کی کوئی بات نہیں۔ یہ اعزازات صرف اور

Read more

قرارداد لاہور اور بے بنیاد دعوے

قرارداد لاہور کے متعلق کئی دہائیوں سے ایک مخصوص بیانیہ گڑھا جاتا رہا ہے، جس میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ قرارداد دراصل برطانوی حکومت کی ایماء پر تیار کی گئی تھی، اور اس کے مصنف سر ظفر اللہ خان تھے۔ ولی خان نے اپنی کتاب حقائق در حقائق میں اس نظریے کو فروغ دیا، اور پرویز پروازی سمیت کچھ دیگر مصنفین نے بھی اسے دہرانے کی کوشش کی۔ لیکن جب ہم تاریخی شواہد، مسلم لیگ کے اصل ریکارڈز

Read more

تشدد اور سیاسی جد و جہد میں حد فاصل ضروری ہے!

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے لیڈروں کی گرفتاری کے بعد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک طرف حکومت کی طرف سے سخت رویہ اختیار کیا گیا ہے تو دوسری طرف بی وائی سی نے کسی نرمی کا مظاہرہ کرنے کی بجائے تصادم کو ہوا دینے کی کوشش کی ہے۔ یہ لڑائی گرفتاریوں اور شٹر ڈاؤن ہڑتال سے بڑھ کر اب سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف پروپیگنڈے تک پھیل چکی ہے جس میں کردار کشی کی جا رہی ہے اور

Read more

جمہوری شین قاف اور آمریت کا لام کاف

23 مارچ کو یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب سے حسب روایت سربراہ مملکت آصف علی زرداری نے خطاب کیا۔ کل بارہ منٹ کی تحریری تقریر پڑھنے میں ایک دو جگہ پر انہیں الفاظ کی ادائیگی میں کچھ دقت پیش آئی۔ اس بے معنی قضیے کو لے کر سوشل میڈیا پر بیٹھے انقلابی چوزوں نے ہڑبونگ مچا رکھی ہے۔ پاک پتن کی جامعہ ’رحونیت‘ میں ہوش و خرد کا زر خالص ادا کر کے بے سمت دیوانگی کا سودا کرنے والا

Read more

بلاول بھٹو کی نامکمل تجویز اور قومی یکجہتی

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردی کے خلاف قومی یک جہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف سے قومی سلامتی کمیٹی کا نیا اجلاس بلانے کی اپیل کی ہے۔ گورنر ہاؤس لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس خواہ ایک ماہ بعد ہی منعقد ہو لیکن کوشش کی جائے کہ اس میں سب سیاسی پارٹیاں شریک ہوں تاکہ قومی افہام و تفہیم سے تشدد کے

Read more

نئے کینالز، سندھ کے تحفظات کو نظرانداز کرنا بڑی غلطی ہوگی۔

چولستان کے بنجر صحرا کو آباد کرنے کے لیے کینالز بنانے کا کام زور و شور سے جاری ہے، اطلاعات ہیں کہ بیرون ملک سے سرمایہ کاروں کو دعوتیں دی جا رہی ہیں، ملک کے امیر اور مراعات یافتہ شخصیات کو مخصوص مدت کے لیے پانچ پانچ ہزار ایکڑ رقبہ دیا جا رہا ہے، واحد شرط یہ ہے کہ مقررہ مدت میں سارا رقبہ آباد کرنا ہے، ٹیوب ویلز، ڈرپ ایریگیشن اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنانا ہو

Read more

پیر و مرشد سلمیٰ اعوان

کل تئیس مارچ کی تقریب میں سلمیٰ اعوان کو ستارہ امتیاز ملنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں سلمیٰ اعوان کی شخصیت کا جائزہ لیں تو انتہائی عاجز، منکسر، ہمدرد اور محبت سے لبالب بھری خاتون ہیں۔ حسد، لالچ، نہ طمع نہ ستائش کی تمنا، نہ صلے کی پروا۔ زندگی بھر محبت کا چرخہ چلایا، مشقت کا دھاگہ کاتا اور پُونیاں جوت کر روشنی پھیلائی۔ سلمیٰ اعوان بادشاہ نہیں بادشاہ گر ہیں۔ ساری زندگی اصولوں سے گزاری

Read more

چین کی سب سے کم ترقی پذیر ممالک کے لئے زیرو ٹیرف پالیسی

چین نے گزشتہ چند دہائیوں میں عالمی تجارت اور معاشی ترقی کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان کامیابیوں کے ساتھ ساتھ، چین نے دنیا کے سب سے کم ترقی پذیر ممالک (Least Developed Countries۔ LDCs) کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے بھی کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان میں سے ایک حالیہ اہم اقدام زیرو ٹیرف پالیسی ہے۔ یہ پالیسی کم ترقی پذیر ممالک کو چین کی مارکیٹ تک بلا روک ٹوک رسائی فراہم کرتی

Read more

ڈونلڈ ٹرمپ کی 22 سالہ جدوجہد

ٹرمپ کی دوسری ٹرم میں صدارت کا پہلا سال مکمل ہونے تک اُسکے مشہور ٹی وی پروگرام ’دا اپرنٹس‘ کی شروعات کو 22 سال مکمل ہو چکے ہوں گے۔ ’یو آر فائرڈ‘ کے جملہ کی وجہ سے بھی مقبول ہوا یہ پروگرام ٹرمپ کی پہلی ٹرم میں کامیاب الیکشن کمپیئن کے محرکوں میں سے سمجھا گیا۔ یہ دلچسپ ہے کہ خود ٹرمپ کو اُس پروگرام کے نشریاتی ادارے نے میکسیکن امیگرنٹس کے بارے میں اُسکے کمنٹس پر اختلاف کی وجہ

Read more

اب ہمیں آزادی کی قیمت پہ امن ملے گا

اٹھارہ مارچ کو ملٹری لیڈرشپ نے منتخب قیادت کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و مان کی بگڑتی صورت حال پہ مفصل بریفنگ دی تاکہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کو دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے ایک نئے فوجی آپریشن پہ قائل کیا جا سکے۔ اجلاس میں وزیر اعظم اور آرمی چیف سمیت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع و خارجہ امور کے ارکان، وفاقی کابینہ میں شامل

Read more

وزیر اعظم صاحب! تنخواہ دار طبقے پر رحم کیجئے

افراط زر کی موجودہ شرح سے قطع نظر، گزشتہ برسوں میں ہمارے ہاں مہنگائی راکٹ کی رفتار سے بڑھی ہے۔ کم و بیش ہر طبقے اور شعبے سے تعلق رکھنے والے شہری اس صورتحال سے متاثر ہوئے ہیں۔ اگرچہ قومی سطح پر معاشی صورتحال میں بہتری واقع ہوئی ہے۔ دو اڑھائی سال پہلے تک ملک کی معیشت کا حال یہ تھا کہ کھلے عام پاکستان کے دیوالیہ ہونے اور سری لنکا بننے کی باتیں ہو رہی تھیں۔ اس تناظر میں

Read more

ترجمہ: بنیادی مباحث

آدمی سماجی جانور ہے۔ سماجی کاروبار میں اظہار بیان، ادراک و ترسیل اور افہام و تفہیم کا بہترین وسیلہ زبان ہے۔ اس لیے انگریزی میں Language is a mean to express the feelings۔ زبان بذات خود خیال، جذبات اور اشیا کی ترجمان ہے۔ مگر یہ اپنے ماحول اور زبان و بیان کی دین ہے۔ اس لیے ایک علاقہ کی زبان دوسرے علاقے کی زبان سے مختلف ہوتی ہے۔ اگر ایک علاقے کا آدمی دوسرے علاقے میں جاتا ہے تو اس

Read more

مریم نواز کی حکومت کا ایک سال پارٹ 4

مریم نواز کی حکومت کے ایک سال کے دوران سرکاری شاہراہوں اور املاک پر کی جانے والی تجاوزات ختم کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا عوامی سطح پر مثبت رسپانس ملا ہے اس سے عام لوگ خوش ہیں کہ انہیں کھلی شاہراہیں، گلیاں اور سڑکیں مل گئی ہیں لیکن جو لوگ بھتہ دے کر سالہاسال سے تجاوزات تعمیر کر کے بیٹھے ہوئے تھے ان کی جانب سے ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی پر شدید رد عمل پایا جاتا ہے

Read more

پاکستان کی کہانی، ایک تصویر کی زبانی

پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں پاکستانیوں نے یوم قرار داد پاکستان جوش و خروش سے منایا۔ صدر مملکت آصف زرداری نے ایوان صدر اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی پالیسی کو مختصر اور جامع انداز میں بیان کیا۔ اگرچہ صدر زرداری کو تقریر پڑھنے میں اور سننے والوں کو سمجھنے میں دشواری کا سامنا تھا۔ اس ضعف اور لکنت کی وجہ سے بجا طور سے یہ سوال اٹھایا جائے گا کہ کیا معذوری

Read more

حافظ حسین احمد: کیسی کیسی صورتیں خاک میں پنہاں ہو گئیں

الفاظ کا سحر، منطق کی تلوار، برجستہ گوئی کا دریا، سیاست کے ایوان کا دھڑکتا دل حافظ حسین احمد محض ایک سیاستدان نہیں، بلکہ جرات و استقامت کی چلتی پھرتی تصویر تھے۔ دلیل ایسی کہ مخالف گنگ ہو جائے، جملہ ایسا کہ صحافیوں کو شہ سرخی تراشنے کی حاجت نہ رہے، خبر خود بخود بن جائے، اور جواب ایسا کہ ہر گوشے میں بازگشت چھوڑ جائے وہ نہ صرف جمعیت علمائے اسلام کا معتبر چہرہ تھے بلکہ ایک قومی سیاسی

Read more

دی پٹھان

اس نے 1914 میں آنکھ کھولی اور 1996 میں ابدی نیند سو گئے عبدالغنی خان جو کہ لیوانی فلسفی (نادان فلسفی) کے نام سے مشہور تھے ممتاز پشتون ریفارمر، سیاست دان اور عدم تشدد کے داعی خان عبدالغفار خان عرف باچا خان کے بڑے بیٹے تھے۔ سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے کی بدولت عبدالغنی خان پیدائشی سیاست دان تھے اور 1945 کی قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے تھے، انہوں نے 1954 میں سیاست کو خیرباد کہا اور

Read more

سودائی شاعر: نصیر کوی

ایک کھوکھے پہ ٹھنڈی بوتلیں بیچنے والے شخص کی سیاسی اور سماجی فراست اہم دانشوروں سے بڑھ کر ہو سکتی ہے؟ اس سادہ شخص کے حلیے اور کھوکھے کو دیکھ کر گمان بھی نہ کیا جاسکتا تھا کہ اس جسم کے اندر قومی جذبے دہکتے اور آنکھوں کے پیچھے رومانی خواب مچلتے ہیں۔ اس کے منہ سے نکلنے والے اشعار مجمع میں آگ لگا دیتے ہیں اور اسے تنویمی کیفیت میں لے آتے ہیں۔ وہ ایک شعر پڑھتا ہے اور

Read more

جی ایم سید: تحریکِ پاکستان سے علیحدگی تک

جی ایم سید اور آل انڈیا مسلم لیگ کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کی جڑیں درحقیقت اس سیاسی کشمکش میں پیوست تھیں جو 1944 ء کے بعد شدت اختیار کر گئی تھی۔ مسلم لیگ اور جی ایم سید کے راستے اس وقت جدا ہونا شروع ہوئے جب سندھ مسلم لیگ نے صوبے کے معاملات میں مرکزی قیادت کی مداخلت کے خلاف آواز اٹھائی۔ جی ایم سید کو یہ شکوہ تھا کہ مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت جاگیرداروں کی پشت

Read more

مغربی کنارہ ایک اور غزہ

مغربی کنارہ اور غزہ کی پٹی، جو کہ ارضِ فلسطین کا مضطرب قلب ہیں، عرصۂ دراز سے اسرائیلی استبداد کے آہنی شکنجے میں جکڑے ہوئے ہیں۔ تقریباً 30 لاکھ فلسطینیوں کا مسکن، یہ خطے نہ صرف اپنی تاریخی اور مذہبی تقدیس کے باعث ممتاز ہیں، بلکہ سیاسی کشمکش اور تنازعات کا بھی اکھاڑہ بنے ہوئے ہیں۔ گزشتہ چند برسوں میں، ان علاقوں کے حالات روز بروز دگرگوں ہوتے جا رہے ہیں، اور یہ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ

Read more

بھارتی آبی جارحیت اور سندھ طاس معاہدہ

اقوام متحدہ کے تحت 22 مارچ کا دن پانی کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ہمارے ہاں دریاؤں کے پانی کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ اگر دیکھا جائے تو دریاؤں کو خشک کرنے کی ذمہ داری کسی حد تک سندھ طاس معاہدے پر آتی ہے۔ بھارتی وزیر اعظم جواہر لعل نہرو اس معاہدے پر دستخط کے لیے پاکستان آئے۔ اس معاہدے پر 19 ستمبر 1960 ء کو کراچی میں جواہر لعل نہرو اور فیلڈ مارشل

Read more

اسرائیلی جمہوریت کو لاحق خطرات

اسرائیلی موساد تو ایک عالمی طور پہ معروف ایجنسی ہے البتہ دوسری بڑی ایجنسی کا نام بیت شین ہے جس کا سربراہ رونن بار حال ہی میں عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ اس بات کا خدشہ کچھ عرصہ سے چلا آ رہا تھا مگر جب اعلان ہوا تو لوگ ششدر رہ گئے۔ فیصلہ سازی کا وقت حیران کن تھا۔ نیتن یاہو بھی درحقیقت سب پر بھاری ثابت ہونا چاہتا ہے۔ تمام ملکی فیصلہ سازی کا منبہ محض اس

Read more

صدمہ جاریہ: لیکن اتنا تو ہوا کچھ لوگ پہچانے گئے

”خفیہ اداروں کا اصل کام، سرحدوں کا تحفظ اور دہشت گردی سے بچاؤ ہے۔ اگر وہ پولیٹیکل انجینئرنگ اور تحریک انصاف کو توڑنے میں ہی لگے رہیں گے تو سرحدوں کا تحفظ کون کرے گا؟ میری اپنے بچوں سے بات نہیں کرائی جاتی۔ جیل مینوئل کے مطابق اپنی بیوی سے نہیں ملایا جا رہا۔“ عمران خان کے بیان کا یہ اقتباس گواہی دینے کے لیے کافی ہے کہ جس ہیرے کو نہایت ہُنرمندی سے تراشا گیا اور 25 جولائی 2018

Read more

مہلک غلطی کی جانب سفر

پاکستان میں جاری سیاسی کش مکش اور خاص طور پر 9 مئی کے واقعات اور مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں اور سزاؤں کے بعد قومی اُفق پر پھیل جانے والی سیاسی کڑواہٹ کے اثرات کو محدود کرنے میں کامیابی حاصل نہیں کی جا سکی۔ اِس صورت حال کو معمول پر لانا اس لیے بھی فوری طور پر ممکن نہیں کہ ملک میں سیاسی ڈائیلاگ کی گنجائش محدود ہو چکی ہے۔ شاید کوئی بھی پارٹی اپنے

Read more

شناخت پریڈ

وضاحت: پاکستان کے قانون شہادت کی دفعہ 22 ہائی کورٹ سندھ کے مختلف سرکلرز اور سپریم کورٹ کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے پندرہ دن کے اندر اس کی شناخت ہوگی۔ اس شناخت کی بنیادی احتیاط یہ ہے کہ گواہ یا مدعی نے ملزم کو دوران حراست دیکھا نہ ہو، تاکہ عمل شناخت کا تقاضا غیر جانبدار اور شفاف رہے۔ اس کارروائی کی مزید تفصیل پولیس رولز مجریہ 1934 کی دفعہ 26.32 کی ذیلی شقوں سی

Read more

جعفر ایکسپریس حملہ: ناراض ریاست اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کا احتجاج

بلوچستان سے مسلسل پریشان کن خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ بلوچ یک جہتی کمیٹی کے دھرنے، لیڈروں کی گرفتاریوں کے علاوہ ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کی اپیل پر آج بلوچستان میں عام ہڑتال ہوئی۔ اسی دوران نوشکی میں 4 پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا جبکہ ضلع قلات کے علاقے منگیچر میں چار مزدور کو فائرنگ سے ہلاک کیا گیا۔ یہ چاروں پنجابی مزدور تھے۔ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر حملے اور اسے اغوا کرانے کی

Read more

افغان حکومت اور امریکہ: مستقبل کا سفر

افغان حیران کن ہیں۔ دور دراز اور مشکل پہاڑی لوگ، جن کو پینتالیس سال سے جنگوں کا سامنا ہے۔ پہلے جن کا کل اثاثہ ان کا حوصلہ سمجھا جاتا تھا، لیکن حالیہ برسوں میں ان کی سیاسی سوجھ بوجھ توجہ کھینچ رہی ہے۔ جب کمیونسٹ پارٹی کے تیار کردہ افغان اقتدار کے افق پر ابھرے، تو ان کو عالمی کشمکش کا اچھا خاصہ اندازہ تھا۔ لیکن پھر ان کی جگہ مذہبی بونوں نے لے لی۔ ربانی اور حکمت یار کو

Read more

عاشقانِ عمران کے لئے امریکی وزارتِ خارجہ سے آیا پیغام

کبھی کبھار مجھے شدت سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ بحیثیت قوم ہم خود اذیتی کے مریض بن چکے ہیں۔ میرے اس خیال کو تقویت ان عاشقان عمران کے رویے سے بھی ملی جو ان دنوں امریکہ میں مقیم ہیں۔ ان کی بے پناہ اکثریت وہاں کئی برسوں سے رہتے ہوئے بھی اس گماں میں مبتلا ہے کہ امریکہ دنیا بھر میں جمہوری نظام کا فروغ چاہتا ہے۔ پاکستان کے موجودہ حکومتی بندوبست کے ہاتھوں ان کے رہ نما کے

Read more

بلوچ اور ریاست

بلوچستان کے عوام اور ریاست پاکستان کے درمیان ہمیشہ سے ایک دوری رہی ہے۔ ہر دور میں دونوں فریق ایک دوسرے سے نالاں رہے ہیں۔ جہاں بلوچ عوام کو ریاست سے شکوے ہیں تو عین اسی طرح ریاست بھی بلوچوں کے کردار پر سوالات اٹھاتی رہی ہے۔ لیکن یہ مسئلہ یا تو مزید خراب ہوا ہے یا پھر کچھ وقت کے لیے سرخیوں سے ہٹ جاتا ہے لیکن اس کے پس پردہ ہونے والے معاملات کی شدت میں کوئی کمی

Read more

مردانگی کی تعریف بدلنے کی ضرورت ہے

مردانگی وہ صفت ہے جو عمومی طور پر مردوں کے لیے استعمال ہوتی ہے، حالانکہ لفظ ”مردانگی“ بطور مؤنث استعمال ہوتا ہے۔ لغوی اعتبار سے اس کا مطلب دلیری ہے، اور عمومی طور پر اسے صنفِ کرخت کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا یہ صفت محض مردوں تک محدود ہے؟ اگر بہادری اور جسمانی قوت ہی مردانگی کی اصل پہچان ہے تو پھر یہ کئی جانوروں میں بھی پائی جاتی ہے، جیسے کہ شیر، چیتا

Read more

مصر کی جادو نگری۔ کپلنگ کا سفر نامہ۔ 1913

1913 کے مصر کا تاریخی اور سیاسی پس منظر مصر 639 میں مسلمانوں کے زیرِ انتظام آ گیا۔ تاریخ کا پہیہ چلتا رہا۔ پھر 878 سال بعد 1517 میں یہ ترکی کی عثمانیہ سلطنت کا حصہ بن گیا۔ اٹھارہویں صدی کے اواخر میں یورپی تجارتی طاقتوں، خاص طور پر فرانس اور برطانیہ نے مصر میں عثمانیہ حکومت کی عملداری کو چیلنج کرنا شروع کر دیا۔ حتیٰ کہ 1798 میں اُس وقت کے فرانسیسی حکمران نپولین نے مصر پر چڑھائی کر

Read more

کوبرے کی پھنکار اور کمپنی سرکار

مشہور ہے کہ ہندوستان پر حکومت کے دوران انگریزوں اور ان کے خاندانوں کے لئے ایک بڑی جان لیوا مصیبت آن پڑی اور یہ مصیبت تھی انڈین کوبرا سانپ۔ سانپوں سے نامانوس گوروں کے لئے ہندوستان میں پائے جانے والے اس خطرناک اور زہریلے ترین سانپ کو کنگ کوبرا کہا جاتا تھا۔ اس کے کاٹنے سے فوری موت ہو جایا کرتی تھی اور اس بھیانک موت کی تعداد دہلی میں خطرناک حد تک زیادہ تھی۔ کمپنی سرکار نے خود کو

Read more

وفاداری بشرط استواری

ہمارے بچپن کی یادوں میں پرائمری جماعت کے درس عمر کے کسی حصے میں بھی فراموش نہیں ہوتے، ان نصابی اسباق میں اکثر سماجی برائیوں کے نقصانات کو سبق یا کہانی کی صورت میں پیش کیا جاتا تھا، ہمیں سبق کے ذریعے دھوکہ دہی اور جھوٹ کی لعنت سے دور رہنے کی تلقین کی جاتی تھی تاکہ ہمارے اندر سماجی تہذیب و شائستگی کے ساتھ سماج کے برتاؤ میں ایماندار رہنے پر ترجیح دی جائے اور ہمیں جھوٹ اور دھوکہ

Read more

جنگل میں ہوئی ہے شام ہم کو

ہندوستان تقسیم ہوا تو اس کے چار بنیادی آئینی اصول تھے۔ گورنمنٹ آف انڈیا ایکٹ 1935ء کے مطابق مزعومہ نوآزاد برصغیر نے شہریوں کے جان و مال، شہری، بنیادی آزادیوں اور اقلیتوں کے تحفظ کی ضمانت دینا تھی۔ وائسرائے لارڈ لنلتھگو نے اعلان اگست 1940ء کے ذریعے دوسری ممکنہ عالمی جنگ سے پہلے ہندوستانی باشندوں کو دستور سازی کی ضمانت دے دی تھی۔ قبل ازیں اس برس مارچ میں مسلم لیگ نے قرارداد لاہور منظور کی تھی۔ یاد رہے کہ

Read more

نعرے، مظاہرے اور زمینی حقائق

جماعت اسلامی نے جمعہ کو ملک بھر میں غزہ میں اسرائیل کی نئی جنگ جوئی کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ جمعرات کو لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم تو امریکی سفارت خانہ اور اس کے تمام قونصل خانوں کے باہر بھی احتجاج کرنا چاہتے ہیں لیکن ’امریکہ کی غلام حکومت‘ اس کی اجازت نہیں دیتی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرے ہوسکتے

Read more

جدائی کے کچھ دن گزارنے ہوں گے

  دنیا میں سائنس اور ٹیکنالوجی کا جدید انقلاب اس عالمی نظام کی کایا پلٹ کر رہا ہے جو دوسری جنگ عظیم کے فوراً بعد وجود میں آیا تھا۔ اس عالمی نظام کے ذریعے صنعت یافتہ مغرب نے امریکہ کی زیر قیادت دنیا پر اپنی سیاسی اور معاشی بالا دستی کو یقینی بنانے کی پالیسی کا آغاز کیا۔ عالمی سطح پر ہر قسم کا مالی لین دین ڈالر میں کیا جانے لگا۔ ہر ملک کی کرنسی کی قدر ڈالر کے

Read more

شہاب کی روحانیت کیا تھی

یہ بھی حقیقت ہے کہ قدرت اللہ شہاب نے اپنے روحانی پہلو کو ہمیشہ چھپا کر رکھا۔ دوران ملازمت تو خاص طور سے اسے پوشیدہ اور لو پروفائل رکھا۔ اس کے دو تین انتہائی قریبی دوستوں ممتاز مفتی، اشفاق احمد وغیرہ کے سوا شاید ہی کسی کو علم ہو۔ اس کے قریبی دوستوں میں احمد بشیر جیسا مارکسسٹ اور ابن انشا، جمیل الدین عالی وغیرہ بھی شامل تھے جو تصوف میں دلچسپی رکھتے تھے۔ سوشل میڈیا پر ایک الزام شہاب

Read more

ڈاکٹر حامد عتیق سرور – ستارہ امتیاز 2025

ڈاکٹر حامد سے پہلی ملاقات سنہ 2011 میں سول سروس اکادمی میں معاشیات کی کلاس میں ہوئی۔ یہ مضمون ہمیں کبھی پسند نہ تھا اور پڑھانے والے کے بارے میں بھی یہی جذبات تھے۔ ڈاکٹر صاحب ہمیں اکنامکس پڑھاتے رہے اور ہمیں یاد نہیں کب ہم نے انہیں غور سے سننا شروع کیا، اتنا سمجھ بھی آنے لگا کہ کلاس میں ہونے والے تدریسی بحث و مباحثے میں حصہ لینے لگے۔ ڈاکٹر صاحب کلاس میں چند فقرے کَس کر، لطیف

Read more

قومی سلامتی کے امور میں نظر انداز اقلیتیں

پاکستان میں بڑھتی اور دہشت گردی کی نئی لہر نے جہاں حکومتی اور دفاعی اداروں کو اپنی پالیسیوں کو نئے سرے سے اپنانے کی خاطر بیدار کیا ہے وہیں پر بین الاقوامی قوتوں اور ملک دشمن تنظیمیں نے تنقید کے نشتر بھی موجودہ حکومت اور ہماری افواج کی طرف موڑ دیا ہے۔ ہماری افواج اور سول اداروں نے گزشتہ کئی سالوں سے ملکی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کے دفاع کو بہت مضبوط بھی کیا

Read more

ڈیپ اسٹیٹ اور ہارڈ اسٹیٹ: حقیقت یا سراب؟

ہیلری کلنٹن نے 2011 میں ایک انٹرویو کے دوران ”ڈیپ اسٹیٹ“ کے تناظر میں پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان میں ایک ایسی غیر منتخب اسٹیبلشمنٹ موجود ہے جو پالیسی سازی پر اثر انداز ہوتی ہے۔ اس بیان کے بعد یہ بحث چھڑ گئی کہ آیا پاکستان واقعی ایک ڈیپ اسٹیٹ ہے یا نہیں؟ ڈیپ اسٹیٹ کیا ہے؟ ڈیپ اسٹیٹ (Deep State) اس غیر مرئی مگر طاقتور ریاستی ڈھانچے کو کہا جاتا ہے جو رسمی حکومتی

Read more

چین کی مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ترقی

مصنوعی ذہانت جدید ٹیکنالوجی کا وہ میدان ہے جس نے اکیسویں صدی میں انسانی ترقی کے دھارے کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ اس شعبے میں چین کی تیز ترقی نے نہ صرف عالمی طاقتوں کی توجہ حاصل کی ہے بلکہ ترقی پذیر ممالک کے لئے بھی مواقعوں سے بھرپور دنیا کا نقشہ کھینچا ہے۔ مصنوعی ذہانت میں چین کی پیشرفت صرف ٹیکنالوجی تک محدود نہیں، بلکہ یہ اس کی قومی حکمت عملی، معاشی اہداف، اور عالمی تعاون کو مضبوط

Read more

سندھ کی تاریخ و کھانے۔ ایک جامع جائزہ

سندھ کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے اور یہ خطہ ہمیشہ تہذیب، ثقافت، تجارت اور علم و دانش کا مرکز رہا ہے۔ دریائے سندھ کی زرخیز وادی میں بسنے والی قدیم تہذیبوں سے لے کر جدید پاکستان تک، سندھ کی تاریخ کئی ادوار پر مشتمل ہے۔ 1۔ قدیم سندھ اور وادی سندھ کی تہذیب ( 3300۔ 1300 قبل مسیح) : سندھ دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک، وادی سندھ کی تہذیب (Indus Valley Civilization) کا گہوارہ تھا۔ موہنجو

Read more

جعفر ایکسپریس کا سانحہ، پاکستانی ریاست اور میڈیا

مشرف دور میں ان دنوں لال مسجد والا معاملہ چل رہا تھا جس کی وجہ سے سارا میڈیا موقع پر موجود تھا۔ مسجد کے قریب ہی ایک پولیس پکٹ پر خود کش دھماکہ ہوا۔ انسان گوشت بن کر بکھر گئے۔ بغیر ٹانگوں کے دھڑ، ادھڑی بکھری لٹکی ٹانگیں اور پھٹے ہوئے انسانی پنجر جن میں سے سینہ پھاڑ کر پسلیاں نوک کی طرح باہر نکلی ہوں تھیں سٹریچر پر ڈال کر ایمبولینسوں میں منتقل کی جا رہی تھیں۔ ٹی وی

Read more

"مائینس عمران گیم” کی ناکام کوشش

حکمران جماعت ہی نہیں اس کے اتحادیوں کے کئی رہ نما بھی مصر رہتے ہیں کہ پیکا نامی قانون کی حمایت میں ووٹ ڈال کر انہوں نے درحقیقت صحافت کو توانا تر بنانے کی کوشش کی ہے۔ اسے سوشل میڈیا پر چھائی یاوہ گوئی سے بچ کر اپنے اصل کام یعنی ’’خبر‘‘ کی تلاش کی راہ پر ڈٹے رہنے میں کمک فراہم کی ہے۔ ’’کھرے صحافیوں‘‘ کو اس قانون سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ گھبراہٹ مگر ہم صحافیوں کی گھٹی

Read more

جنگ جوئی میں سیاسی اقدامات نظر انداز کرنے کا رویہ

قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرا خصوصی اجلاس نے گزشتہ روز ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خلاف ہر قیمت پر جنگ جیتنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ البتہ اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیہ اور پاک فوج کے سربراہ کی بریفنگ کے دوران طاقت کے استعمال پر زور دیا گیا۔ اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے اعتماد سازی یا کسی سیاسی حل کا کوئی ذکر نہیں ہوا۔ حیرت ہے کہ کئی دہائی تک بلوچستان میں علیحدگی

Read more

انوکھی لٹک اس کی باتوں میں ہے

(ارشد معراج کے لئے ایک اظہاریہ) دن کا پہلا پہر ہزارہ ایکسپریس نے جب ذرا ٹھیکی لی تو پتہ چلا یہ بھلروان ریلوے اسٹیشن ہے۔ پلیٹ فارم پر لگے سائن بورڈ پر نظر پڑتے ہی ذہن میں بے ساختہ ایک نام گونجا: ارشد معراج۔ کیوں؟ ابھی چند سال قبل تک یہ شہر اور اس کا نام میرے لیے بالکل اجنبی تھا مگر جب سے ارشد معراج کا لکھا ”بھلروان ریلوے اسٹیشن“ پڑھا مجھے یوں لگا یہ سب تو جیسے میرا

Read more

دو خوش قسمت شاعر: یزدانی جالندھری اور حامد یزدانی

دو دنیائیں ہم سب انسان دو دنیاؤں میں زندگی گزارتے ہیں۔ ایک خارج کی دنیا ایک داخل کی دنیا ایک باہر کی دنیا ایک اندر کی دنیا ایک حقائق کی دنیا ایک خیالوں کی دنیا حامد یزدانی اپنی تخلیق ”سوسن کے پھول“ کا تعارف کرواتے ہوئے رقم طراز ہیں : ’ باہر بھلے کوئی سا موسم ہو میرے اندر تو ہر دم ایک ہی رت کا ڈیرہ رہتا ہے۔ میں یادوں کے رنگا رنگ موسم میں بستا ہوں‘ حامد یزدانی

Read more

بلوچستان میں سیاسی مذاکرات کی تاریخ اور انجام

سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد بلوچستان میں موجود علیحدگی پسندوں سے نمٹنے کے لیے دو نظریات پر بہت زوروشور سے بحث ہو رہی ہے۔ پہلا یہ کہ اس مسئلے کے سیاسی حل کی طرف جایا جائے اور مذاکرات کی راہ اختیار کی جائے۔ دوسرا یہ کہ اس مسئلے کا حل صرف فوجی آپریشن ہی ہے۔ یہ دونوں نظریات نئے نہیں ہیں کیونکہ بلوچستان میں علیحدگی پسندی کا رجحان پاکستان بننے کے فوراً بعد سے ہی شروع کروا دیا گیا تھا۔

Read more

پاکستان میں دہشت گردی کی نئی لہر : پس منظر عوامل اور حل

پاکستان ایک بار پھر دہشت گردی کی زد میں ہے۔ خاص طور پر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ حالیہ واقعات نے ملک بھر میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے جہاں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی فورسز، مذہبی اور سیاسی شخصیات کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ حملے کیوں ہو رہے ہیں دہشت گرد کہاں سے آپریٹ کر رہے ہیں اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے کیا اقدامات ضروری ہیں۔ یہ

Read more

نہ لکھے گئے مضمون کی آفت

بہت دنوں بعد ہمزاد ملا تو اس کو پوچھا کہ کن سوچوں میں گم ہو۔ کہنے لگا نہ لکھے گئے مضمون کی آفات کے متعلق سوچ رہا ہوں۔ کیا بجھارتیں بھجوا رہے ہو، کچھ کھول کر بیان کرو۔ کہنے لگا ایک صاحب تھے، ہاں وہ جو اب جا چکے ہیں۔ وہی والے جو کانے دجال کے مرید تھے۔ نہیں معلوم اس کے مرید تھے یا سرپرست، البتہ وہ ان کے ساتھ اس وقت تک سائے کی طرح لگا رہا جب

Read more

آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی ترقی کا چینی منصوبہ

ابھی حال ہی میں چین میں منعقدہ ”دو اجلاس“ کے دوران جہاں متعدد معاشی سماجی موضوعات پر بات کی گئی، وہاں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی ترقی بھی ایک زیربحث موضوع رہا کیونکہ چینی حکام کو بخوبی ادراک ہے کہ یہ شعبہ آئندہ ملک کی قومی نشاۃ الثانیہ کی مہم میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ اجلاس ایک اہم سیاسی تقریب ہے جو چین کے ترقیاتی ایجنڈے پر فیصلہ کرتی ہے جس میں ترقی کے اہداف شامل ہیں،

Read more

برصغیر پاک و ہند میں ہفتہ روزہ اور ماہوار صحافت کا ارتقا اور ترجمان القرآن

متحدہ ہندوستان میں ہفتہ وار اور ماہانہ میگزین صحافت کا آغاز 19 ویں صدی کے اوائل سے شروع ہوا جو سیاسی بیداری، ادبی ترقی، اور سماجی اصلاحات کی ضروریات پر مبنی تھا۔ اس زمانے میں پرنٹ میڈیا نے انگریزی، اردو، بنگالی اور ہندی زبانوں میں ہفتہ وار اور ماہوار اشاعتوں کے ذریعے رائے عامہ کی تشکیل اور قوم پرستانہ جذبات کو ابھارنے میں اہم کردار ادا کیا۔ متحدہ ہندوستان کے ابتدائی میگزینوں میں سے ایک معروف رسالے کا آغاز جیمز

Read more

بارڈر تھنکنگ اور سبالٹرن نالج: نان ویسٹرن علمی و فکری نظریہ

زیر نظر مضمون بنیادی طور پر میرے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA) کے مرکزی آڈیٹوریم میں دیے گئے ایک لیکچر کی تحریری شکل ہے۔ بارڈر تھنکنگ (Border Thinking) ایک ایسا علمی و فکری نظریہ ہے جسے ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے ماہر بین الاقوامی تعلقات، سیاسیات، علم علامات، ادبی نظریات و تعلیمات، ڈائریکٹر سینٹر فار گلوبل اسٹڈیز اینڈ ہیومینیٹیز، ڈیوک یونیورسٹی کیرولینا، امریکہ کے پروفیسر والٹر ڈی مگنولو نے اپنی کتاب ”Local Histories، Global Design: Coloniality، Subaltern Knowledge and

Read more

(مکمل کالم) حریت پسندی کا نقاب اوڑھے دہشت گرد

بلوچستان کا معاملہ اب ”اگر مگر، چونکہ چنانچہ“ سے آگے نکل چکا ہے۔ کس نے ہتھیار اٹھائے، کیوں اٹھائے، پنجاب استحصال کرتا ہے یا نہیں، بلوچ سردار کس مرض کی دوا تھے، بلوچستان کا ترقیاتی بجٹ کتنا ہے، لاپتا افراد کے مسئلے کا کیا حل ہے، بی ایل اے کا بیانیہ درست ہے یا غلط، گوادر پر کس کا حق ہے، خان آف قلات کے معاہدے کی قانونی حیثیت کیا ہے، علیحدگی پسند لیڈروں کو قومی دھارے میں شامل کیوں

Read more

کتاب ”استعمار کی نفسیات“ اور بلاسفیمی ہتھیار کی سمجھ بوجھ

ڈاکٹر اختر علی سید نے اپنی کتاب ”استعمار کی نفسیات“ میں سوچنے کے بہت مواقع مہیا کیے ہیں۔ انہوں نے پوری کتاب میں جا بجا بہت سوالات اٹھائے ہیں اور غور و فکر کو دلچسپ اور کارآمد بنانے کے لیے بہت مواد بھی پیش کیا ہے۔ اور یقین مانیں سوچنے کی ضرورت بھی شاید ہی اتنی پہلے کبھی تھی۔ ”لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن لاہور مورخہ 15 مارچ 2025 ء بروز ہفتہ بوقت 4 : 00 بجے تا افطاری پروگرام

Read more

ملکی افق پر آمریت کے منڈلاتے بادل

حکومت نے دہشت گردی کے خلاف یک آواز ہونے کے لیے قومی اسمبلی کی سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بلایا تھا جس میں عسکری قیادت نے بھی شرکت کی۔ تاہم تحریک انصاف اور متعدد دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی عدم شرکت سے قومی یکجہتی کا تاثر قوی نہیں ہوسکا۔ یہ ہی یہ واضح ہوا کہ دہشت گردی کے خلاف سب سیاسی عناصر مل کر ایک ہی حکمت عملی اختیار کرنے پر تیار ہیں۔ تحریک انصاف نے ایک روز قبل اس اہم اجلاس

Read more

لاپتہ افراد کا معاملہ دہشت گردی سے منسلک نہ کیا جائے!

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس سانحہ کے بعد تشدد اور بے چینی کے حوالے سے قومی منظر نامہ پر مباحث کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ کچھ عناصر فوج کی بروقت کارروائی اور اعلیٰ پروفیشنل کارکردگی پر رطب اللسان ہیں تو کچھ آوازیں اس مسئلہ کو وسیع تر تناظر میں دیکھنے اور یہ سمجھنے کی کوشش کر رہی ہیں کہ بلوچستان میں شورش پر کیسے قابو پایا جاسکتا ہے۔ وزیر اعظم اور دیگر زعما نے اس حوالے سے قومی یک جہتی کی

Read more

طاقت اور طاقتور: ایک ابدی کھیل

”طاقت بدعنوان کرتی ہے اور مطلق طاقت مکمل طور پر بدعنوان کر دیتی ہے۔“ (لارڈ ایکٹن) ۔ تاریخ گواہ ہے کہ طاقت ہمیشہ کسی نہ کسی کے ہاتھ میں رہی اور اسے برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن طریقہ اپنایا گیا۔ کبھی بادشاہوں نے طاقت کے نام پر رعایا کو غلام بنایا، کبھی مذہبی طبقے نے فتووں کے ذریعے ذہنوں کو قید کیا، تو کبھی سرمایہ داروں نے معیشت پر قابض ہو کر عام آدمی کو بے بس کر دیا۔

Read more

گاؤں تا شہر اقتدار بھوک کا راج

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں شہر اقتدار کی شاہ فیصل مسجد میں ایک مخیر انسان نے مسجد آئے سیاحوں کے لئے افطار کا اہتمام کیا تھا مگر جس طرح عوام اس پر ٹوٹ پڑی تھی تو ایسے لگ رہا تھا جیسے دشمن ملک کی فوج پر ٹوٹ پڑی ہو ویسے تو یہ پہلا واقعہ نہیں کہ کسی مخیر انسان نے مفت دسترخوان لگا کر عوام کے لئے افطاری کا اہتمام کیا ہو اور

Read more

گورنمنٹ کالج، چترال: چند وضاحتیں

کچھ عرصہ پہلے چترال کے دو گورنمنٹ کالجوں کا موازنہ کیا تھا۔ اس سے اختلاف کرنے کی گنجائش موجود تھی لیکن چند نو تعینات لیکچرار صاحبان کی طرف سے اسے ایسا رنگ دیا گیا جیسے میں نے گورنمنٹ کالج کے خلاف کوئی سازش کی ہو یا اساتذہ کو، خدانخواستہ، نا اہل کہا ہو۔ پہلی بات یہ کہ دس سال پرانے اور موجودہ کالج کا موازنہ کروں تو میں بلا جھجک یہ کہہ سکتا ہوں کہ گورنمنٹ کالج پڑھائی کے معاملے

Read more

’پراجیکٹ عمران خان‘ ۔ بہت مہنگا پڑ رہا ہے!

’جعفر ایکسپریس‘ کے دہشت گردانہ اغوا نے پاکستان ہی نہیں دنیا بھر کو لرزا دیا۔ مسلح افواج کے دلیرانہ اور جزئیات کی حد تک پختہ کار پیشہ ورانہ آپریشن نے بہت بڑی خون ریزی سے بچا لیا۔ فوج کے جوانوں نے اپنی جانیں نچھاور کر کے، اپنے ہم وطنوں کی جانیں بچائیں۔ دشوار گزار سنگلاخ پہاڑی سلسلوں میں، دہشت گردوں کے نرغے میں گھری جعفر ایکسپریس کے چارسُو رات کے اندھیرے گہرے ہو رہے تھے، سینکڑوں گھرانے اپنے پیاروں کی

Read more

نا اہلی اور ترجیحات کا گرداب

پاکستان میں ایک بار پھر دہشت گردی کے واقعات تیزی کے ساتھ شروع ہوچکے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وہی روایتی راگ الاپ رہے ہیں کہ ملک کے اندرونی و بیرونی دشمن اس کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔ سیاسی حالات کے پیش نظر اسٹیبلشمنٹ کو پہلے سے کہیں زیادہ تنقید کا سامنا ہے۔ جب بھی کوئی دہشت گرد حملہ ہوتا ہے سرکاری موقف سامنے آنے سے پہلے سوشل میڈیا پر حکومت اور اداروں کو لفظی

Read more

تنہائی کے ایک سو سال

گیبرئل گارشیا مارکیز بیسویں صدی کے سب سے ممتاز ادبی شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔ گیبرئل جادوئی حقیقت نگاری میں مہارت اور انسانی تجربات کی گہرائی سے تحقیق کے لیے مشہور ہیں۔ 1927 میں ارکاٹاکا، کولمبیا میں پیدا ہونے والے مارکیز نے اپنے کیریبین جڑوں سے متاثر ہو کر دیومالائی، تاریخی، اور عوامی داستانوں کو آپس میں جوڑ کر ایسی کہانیاں تخلیق کیں جو عالمی موضوعات کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان کے کام خاص طور پر شاہکار ”تنہائی کے سو

Read more

‎خیبر پختونخوا: دہشت گردی، حکومتی ناکامی اور قومی بے حسی

خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اور پولیس پر حملے اس امر کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ ریاست کی عمل داری کمزور ہو چکی ہے۔ جنوبی اضلاع میں حکومتی رٹ تقریباً ختم ہو چکی ہے، جبکہ عوام میں عدم تحفظ اور بے یقینی کی فضا پھیلتی جا رہی ہے۔ ‎علماء کو نشانہ بنانے کی سازش ‎مفتی شاکر اور مولانا حامد الحق جیسے جید علما کی شہادت یہ ظاہر کرتی ہے کہ ایک خاص طبقے کو منظم

Read more

ویسٹفیلین قومی ریاست: سیٹلر کالونیلزم کا تسلسل

معاہدہ ویسٹ فیلیا 1648 اور ویسٹفیلین قومی ریاست کے تصور کو بین الاقوامی تعلقات کے مضمون میں بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور کلاس رومز میں اسے ایک ابدی اور ازلی سچائی کے طور پر پڑھایا جاتا ہے اور اس بات کو نظر انداز کیا جاتا ہے کہ ویسٹفیلین اقتدار اعلیٰ ایک یورپی اور نئی دنیا کا تصور ہے اور کسی بھی ایک طاقتور (یورپی) گروہ کو اس کی تعریف و تشریح کا واحد اختیار نہیں دیا جا سکتا۔

Read more

سماجی نظم و ضبط ٹوٹا تو خانہ جنگی مقدر ہو گی

خیبر پختونخوا کے انتہائی جنوب میں پنجاب اور بلوچستان کے سنگم پہ واقع ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں بگوانی شمالی میں پنچایت کی طرف سے 12 سالہ بچی کو ”ونی“ کرنے کے دکھ میں بچی کے باپ، عادل حجام، کی خودکشی کا واقعہ جہاں ہمارے نظام عدل کی زبوں حالی کا نوحہ تھا وہاں یہی دردناک سانحہ مائیکرو لیول پر بڑھتے ہوئے سماجی شعور کا انڈیکیٹر بھی واقع ہوا، ”ونی“ کی جانے والی بارہ سالہ بچی کے والد عادل

Read more

نئی عالمی صف بندی: مشرقی طاقتوں کا عروج یا مغربی اجارہ داری کی بقا؟

دنیا ایک نئی عالمی ترتیب کے تغیر کا مشاہدہ کر رہی ہے، جہاں اقتصادی اور سیاسی اثر و رسوخ مغربی ممالک (جیسے امریکہ اور یورپ) سے مشرقی طاقتوں (جیسے چین، روس اور دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں ) کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔ سرد جنگ کے برعکس، جہاں نظریاتی تنازعات واضح تھے (سرمایہ داری بمقابلہ کمیونزم) ، آج کی طاقت کی جدوجہد زیادہ پیچیدہ ہے، جس میں اقتصادی حکمت عملی، سفارتی صف بندی اور فوجی اثر و رسوخ شامل ہیں۔

Read more

کیا ہم نئی سوچ کو اپنانے کے لیے تیار ہیں؟

پاکستان کو اپنی تاریخ کے بد ترین معاشی بحران پر قابو پانے کا امتحان درپیش ہے۔ معاشی تنزلی کے رکنے پر بحالی کا مرحلہ آئے گا جس کے بعد ترقی کی شرح میں اضافے کی کوئی امید پیدا ہو گی۔ ان مشکل حالات میں دہشت گرد حملوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً دو گنا زیادہ کا خطرناک اضافہ ہوا ہے۔ ملک بالخصوص، پچھلے چھیالیس سالوں سے جن حالات سے گزر رہا ہے موجودہ معاشی بحران اور بڑھتی ہوئی

Read more

پرما کی اٹھارہویں سالگِرہ پہ فینی کے محبت بھرے خطوط (سلسلہ وار 8 )

ہمیشہ سے گھر میں بڑوں سے یہ سنا کہ دنیا میں امن ہونا چاہیے۔ گھر میں امی ابو کے دوست احباب جب آتے سیاسی اور ادبی بحثیں ہوتیں اور سب سے زیادہ زور اس بات پر ہوتا کہ انسان کی بقا امن میں ہے۔ ہمارے بچپن میں پاکستان میں مذہبی رواداری اور برداشت کی کمی نہیں تھی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نہ تو لوگوں میں ویسی برداشت رہی اور مذہبی انتہا پسندی میں بھی اضافہ ہو گیا۔ میں 2004

Read more

محفوظ شہید کینال، تھی خوش فرید تے شاد ول

مملکت خداداد ریاست بہاول پور میں موجود عظیم صحرا، صحرائے چولستان (خواجہ فرید کی روہی) 18130 مربع کلو میٹر پہ پھیلا ہوا ہے۔ آج تک اس کا تقریباً 6,655,360 ایکڑ زرخیز رقبہ آبی وسائل کی کمی کی وجہ سے بنجر پڑا ہوا ہے۔ ماضی قریب میں مملکت خداداد، ریاست بہاول پور کو برصغیر پاک و ہند کی امیر ترین ریاست ہونے کا اعزاز حاصل رہا ہے۔ نواب آف بہاول پور سر صادق محمد خان عباسی کی ریاست دوست منصوبہ جات

Read more

قوم پرستی سے غداری تک

دنیا کی تاریخ ان واقعات سے بھری پڑی ہے جن میں مصوروں، سکالروں، فلاسفروں، شاعروں، فن کاروں اور سائنس دانوں کو بھیانک سزائیں دی گئیں۔ ان لوگوں کو سزائیں اس لئے دی جاتی ہیں کہ یہ لوگ معاشرے کے ان مسائل کی نشان دہی کرتے ہیں جن کا حل ان کے ذہن میں سماج کی ترقی کے لئے ناگزیر ہوتا ہے اور یہی نشان دہی ہمیشہ معاشرے کے مراعات یافتہ لوگوں کے مفادات کے لئے خطرے کا سبب ہوتی ہے۔

Read more

قاتلوں سے پیار: یوں بھی جشن طرب منائے گئے

اس وقت جب جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے سے، بے گناہ شہید مسافروں اور جوانوں کے غم سے سینے فگار تھے ’ان جاں گسل لمحات کی تکلیف کوئی ان مسافروں سے پوچھے جو عورتوں بچوں سمیت گولیوں کی بوچھاڑ میں قیامت خیز لمحات سے گزرے۔ دکھ اور افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے کچھ ذہنی عیاش نام نہاد منفی سوچ رکھنے والے طبقات اور جماعتیں‘ اس سانحہ میں دہشت گردوں کی زبان بولتے نظر آئے۔ انہیں

Read more

مولانا کوثر نیازی

ایک اعلیٰ پائے کے سیاست دان، عالم دین، خطیب و مقرر، شاعر، صحافی، ادیب اور دانشور تھے۔ فروری 1934 ء کو میانوالی کے مردم خیز علاقہ موسیٰ خیل میں پیدا ہوئے۔ وہ اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے۔ ان کے والد فتح خان نیازی اور چچا مظفر خان نیازی اپنے علاقے کی پر اثر شخصیات تھیں۔ کوثر نیازی کا پیدائشی نام محمد حیات خاں تھا۔ مدرسہ کی ابتدائی تعلیم کے دوران ہی شعر و شاعری شروع کر دی تو اپنا

Read more

بھکر دھرتی کے حقیقی سپوت شہداء افواج پاکستان

حالیہ کچھ عرصہ سے سوچی سمجھی سازش کے تحت منظم انداز میں پاک فوج کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے اک طرف سوشل میڈیا کے ذریعے پاک فوج کے خلاف گمراہ کن پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اور نوجوان نسل کو فوج کے خلاف کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف دشمن قوتوں کی مدد سے زمینی حملے کیے جا رہے ہیں۔ سکیورٹی فورسز اور بے گناہ پاکستانیوں پر یہودی دہشتگردوں کے حملے بلاوجہ نہیں ہیں، ماضی یاد کریں

Read more

عمران خان اقتدار میں آ بھی گیا تو؟

بہاول پور شہر میں 15 مارچ 2025 کو ریڑھیوں ٹھیلوں پہ آلو تیس روپے، خشک پیاز چالیس روپے اور تازہ خشک لہسن دو سو روپے کلو بک رہا تھا لیکن شہر کی مشہور بیکریوں اور مٹھائی کی دکانوں پہ ”خود ساختہ اہلِ ایمان“ آلو والا سموسہ روزہ دار عوام کو فی عدد چالیس روپے کا بیچ رہے تھے جبکہ ریجن کا کسان رو رہا تھا کہ گندم کا مناسب ریٹ نہ ملنے سے اس نے تو بحران کا سامنا کیا

Read more

مریم نواز کی حکومت کا ایک سال پارٹ3

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے صوبہ میں عوام کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے متعدد اقدامات کر رہی ہیں لیکن ان اقدامات پر عمل درآمد کے لئے موثر مانیٹرنگ کی اشد ضرورت ہے اس مقصد کے لئے وزیر اعلیٰ، وزیر و سیکریٹری صحت کی طرف سے صوبے کے ہسپتالوں کے دورے سے یقیناً مثبت نتائج برآمد ہوں گے لیکن مریم نواز نے اپنے حالیہ دورہ میو ہسپتال کے دوران ایم ایس ہسپتال کی جس طرح

Read more

جعفر ایکسپریس سانحہ کا تقاضا: کثیر الجہتی سیاسی اقدامات

11 مارچ 2025 کو نام نہاد بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے ) کی جانب سے جعفر ایکسپریس کی تباہ کن ہائی جیکنگ نے پاکستان اور بین الاقوامی برادری میں ہلچل مچا دی۔ اس حملے میں کم از کم 64 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، جو کہ حالیہ برسوں میں دہشت گردی کے سب سے بھیانک واقعات میں سے ایک ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف بلوچستان میں جاری بغاوت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ انتہا پسندی، حکمرانی، اور ریاست

Read more