دی کائٹ رنر: آپ کے لیے ہزار بار
افغانستان ایک جنگ زدہ ملک ہے ، جو گزشتہ نصف صدی سے اپنی اور غیروں کی لگائی ہوئی آگ میں مسلسل جل رہا ہے۔ یہ چونکہ پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے اس لیے وہاں جب بھی حالات بگڑے، پاکستان اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکا۔ چاہے وہاں روس کے خلاف جنگ ہو، خانہ جنگی کے حالات رہے ہوں یا نائن الیون کے بعد کی امریکہ افغان جنگ ہو، وہاں آنے والی ہر تبدیلی کا ردعمل پاکستان تک ضرور پہنچا۔ اس لیے عام پاکستانی بھی افغانستان میں جنگ اور اس کی تباہ کاری کی خبروں کو سنتا اور دیکھتا آیا ہے۔ تاہم عام پاکستانی افغان لوگوں کے خانگی حالات بارے واجبی سی آگاہی رکھتا ہے۔ مجھے بھی افغانستان بارے اتنی ہی جانکاری رہتی، اگر میں انگریزی ناول ”دی کائٹ رنر“ نہ پڑھتا۔
Read more
















































































