اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 جج عمران خان کے ساتھ ایک پیج پر کیسے؟

ان دنوں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو لکھے گئے دو خطوں کا چرچا ہے۔ ایک خط تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل سے لکھا ہے اور اس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک میں آئینی انتظام ناکام ہو چکا ہے لہذا سپریم کورٹ عوامی حقوق کی حفاظت کے لیے معاملات اپنے ہاتھ میں لے۔ دوسرا خط اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججوں کی جانب سے دوسری ہائی کورٹس سے ججوں کے مبینہ تبادلوں

Read more

تاریخ کی وضاحت اور آشوٹز

27 جنوری آشوٹز کی آزادی کی 80 سالہ برسی تھی۔ یہ وہ دن تھا جب سویت افواج نے جرمن نازیوں کے آشوٹز نامی ڈیتھ کیمپ میں سینکڑوں قیدیوں کو آزاد کروایا۔ ان قیدیوں کو نازیوں نے شدید غیر انسانی ماحول میں رکھا ہوا تھا اور ان کو مختلف پرتوں میں بانٹا ہوا تھا۔ بوڑھے، معذور، خواتین اور بچوں کو اسی مقصد کے لیے بنائے گئے گیس چیمبر میں لے جا کر ”زیکلون بی“ نامی نرو گیس سے قتل کیا جاتا

Read more

ملک ریاض حسین، جواب طلب سوالات

ایس آئی ایف سی پاکستان کا اس وقت انتہائی اہم ادارہ ہے۔ موجودہ دور میں جس طرح کاروباری معاملات میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اور جیسے جیسے ٹیکنالوجی مصنوعی ذہانت کی طرف راغب ہو رہی ہے اس سے کچھ بعید نہیں کے ایس آئی ایف سی جیسے اداروں کی اہمیت مزید بڑھ جائے گی۔ یہ ادارہ دنیا سے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کی ترغیب ہے۔ بنیادی مقاصد ہیں کیا کہ ون ونڈو آپریشن

Read more

پی ایچ ڈی یورپ اور ہم ( 5 )

ہمیں ڈاکٹر ہارنگی راکوش مونیکا صاحبہ کی طرف سے ای میل آ چکی تھی، ڈاکٹر مونیکا ہمارے ڈاکٹرل اسکول کی سیکرٹری تھیں، ہم صبح جلدی جاگے، آج ناشتہ فجر کی نماز سے بالکل متصل تھا، تیار ہوئے اور ڈاکٹر جوزف پاپ کے ساتھ میٹنگ کے لئے روانہ ہو گئے، ہمیں بعد میں احساس ہوا کہ ہماری تیّاری پاکستانی انداز کی تھی نہ کہ یورپی انداز کی، یعنی ہم نے پاکستانی اعتبار سے رسمی لباس زیب تن کیا تھا یعنی پینٹ

Read more

پیکا قانون: آزادی اظہار کی سسکیاں

یہ ایک ایسا عہد ہے جس میں الفاظ کو زنجیروں میں جکڑنے کی سعی کی جا رہی ہے، ایک ایسا سماج جس میں قلم کی حرمت کو بیڑیوں میں قید کرنے کے جتن کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں پیکا نامی قانون کا نفاذ ایک ایسے دور میں کیا گیا جب آزادیٔ اظہار پہلے ہی سیاست، معیشت اور معاشرت کے پیچیدہ دھاگوں میں الجھ چکی ہے۔ یہ قانون ابتدائی طور پر 2016 میں مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں

Read more

تعلیم، سیاست اور محرومی

تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کا دروازہ کھولنے والی کنجی ہے، لیکن پاکستان میں یہ کنجی زنگ آلود ہو چکی ہے۔ ایک ایسا ملک جہاں نوجوانوں کی اکثریت ہے، جہاں خوابوں کی فصل ہر گلی، ہر محلے میں اگتی ہے، وہاں تعلیم کی زبوں حالی کسی المیے سے کم نہیں۔ حکومتیں آتی ہیں، وعدے کیے جاتے ہیں، پالیسیاں بنتی ہیں، مگر زمینی حقیقت یہی رہتی ہے کہ لاکھوں بچے اب بھی تعلیم سے محروم ہیں، اور جو اسکول جاتے

Read more

نوجوان ادیبوں کے دس روزہ بین الصوبائی اقامتی منصوبے کی روداد

میں اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد میں اقامت کے دوران یادداشت کے لیے چیدہ چیدہ نوٹس لکھتا رہا تاکہ جانے کے بعد وہاں کی تمام سرگرمیاں اپنے احباب سے شیئر کر سکوں مگر سچ پوچھیے تو اب سمجھ میں نہیں آ رہا کہ بات کہاں سے شروع کروں اور کون کون سی کروں۔ ہر صوبے سے چار اور ملک بھر سے منتخب بیس ادیب دس روزہ قیام کے لیے رائٹرز ہاؤس (اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد) میں 15 جنوری 2025

Read more

ٹرمپ کی پالیسیاں اور پاکستان پر ان کے ممکنہ اثرات

20 جنوری 2025 کو ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ اپنی افتتاحی تقریر میں انہوں نے ”امریکہ فرسٹ“ کے نعرے کو دوبارہ اجاگر کیا اور ملکی مفادات کو اولین ترجیح دینے کا عزم ظاہر کیا۔ صدر ٹرمپ نے امیگریشن پالیسیز میں سختی لانے کے لیے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے ہیں، جن میں جنوبی سرحد پر سیکیورٹی میں اضافہ اور پناہ گزینوں کے لیے قوانین کی سختی شامل ہیں۔ انہوں نے امریکی معیشت

Read more

اے آئی کا میدان، چینی کمپنی فاتح قرار

چین کے اسٹارٹ اَپ ڈیپ سیک نے اپنے جدید ترین اے آئی ماڈلز سے ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ یہ ماڈلز نہ صرف جدید اور طاقتور ہیں بلکہ کم لاگت میں بھی تیار کیے گئے ہیں، جو امریکہ کے اعلیٰ درجے کے اے آئی ماڈلز کے ہم پلہ یا ان سے بھی بہتر قرار دیے جا رہے ہیں۔ حیران کن طور پر، ڈیپ سیک نے یہ ماڈلز صرف تقریباً 6 ملین ڈالر کی کمپیوٹنگ پاور کے ذریعے

Read more

کراچی سے بورے والا کا سفر

مسافروں کا ساز و سامان اٹیچی کیسوں اور بیگوں کی صورت میں کراچی ائرپورٹ کی عمارت میں بیلٹ کے اوپر آہستہ آہستہ متحرک تھا اور بیلٹ کے اردگرد کھڑے مسافر اپنے اپنے سامان کو پہچان کر اُٹھا رہے تھے۔ میں بھی اسی ہجوم میں شامل لکسمبرگ سے اپنے ساتھ آنے والے سامان کی تلاش میں تھا۔ جو ایک عدد چھوٹے اور ایک بڑے اٹیچی کیس پر مشتمل تھا۔ میں جو بیگ پاکستان سے ساتھ لے کر گیا تھا وہ منزل

Read more

انیتا آپا ( انیتا غلام علی) کا ایک خط

( خط سے پہلے تعارفی مضمون ملاحظہ ہو۔ ) میں نے اپنی کتاب ”سب میرے لعل و گوہر“ انیتا غلام علی کے نام کرتے ہوئے لکھا تھا، سیف (سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن ) کی منیجنگ ڈائریکٹر انیتا غلام علی (انیتا آپا ) کے نام جنہوں نے اپنی انتھک محنت سے منچھر جھیل کی کشتیوں تک میں اسکول قائم کر کے محنت کش بچوں کی آنکھوں میں تابناک مستقبل کے سپنے دیکھنے کی جرات پیدا کی۔ ” اپریل 2012 ء میں اس

Read more

لگائیے پیکا!

آپ گھبرائیے نہیں۔ میری کیا مجال کہ پیکا جیسے آنے پائی سے لیس، نکتہ رس قانون کو یوں سربازار للکاروں۔ درویش بہادر صحافی بھی نہیں اور وفاقی وزیر احسن اقبال تک رسائی بھی نہیں کہ سرکار دربار کے کان میں ٹھنڈی اور گرم پھونکیں مار ا کروں ۔ یہ کم نصیب تو ادب اور تاریخ کا طالب علم تھا۔ دو وقت کی دال روٹی کے لیے صحافت میں چلا آیا۔ ٹیڑھی میڑھی گلیوں کا وہ سفر بھی اب تمام ہوا

Read more

بس یہی داستاں ہماری ہے

کوئی ایک ہفتہ قبل دن ڈھلے فون کی گھنٹی بجی، تو مَیں نے نیند کے خمار میں ریسیور اُٹھایا۔ دوسری طرف سے ایک نسوانی آواز آئی کہ مَیں عظمیٰ بات کر رہی ہوں، مَیں نے حال ہی میں اپنی داستان لکھی ہے، کیا آپ اُسے پڑھنا پسند کریں گے۔ مَیں اِس تیکھے سوال پر ذرا ٹھٹکا اور پوچھا آپ نے یہ سوال کیوں کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا اِس لیے کیا ہے کہ عموماً اہلِ قلم دوسروں کی داستان پڑھنے

Read more

صحافی اب ریاست کا چوتھا ستون نہیں رہے

اسلام آباد کے نوجوان صحافیوں کی اکثریت بہت مایوس ہے۔ انہیں قوی امید تھی کہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے نہایت ”عجلت“ میں منظور کروائے پیکا قوانین کو صدر آصف علی زرداری لاگو نہیں ہونے دیں گے۔ توثیقی دستخط کرنے کے بجائے انہیں نظرثانی کے لئے پارلیمان کو واپس بھجوادیں گے۔ دریں اثنا صحافیوں کے ایک گروپ سے درخواست کی جائے گی کہ وہ اپنے تحفظات کو تحریری طور پر بیان کرے۔ ان پر ہمدردانہ غور کرتے ہوئے پیکا قوانین

Read more

پاکستان کی دو طرفہ مشکلات اور وزیر اعظم کی سہل کوشی

تحریک انصاف نے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے گزشتہ سال منعقد ہونے والے انتخابات کی تحقیقات کرانے کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تجویز مسترد کردی ہے۔ پارٹی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی، قومی اسمبلی و سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز نے علیحدہ علیحدہ بیانات میں اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے ملک میں سیاسی تحریک چلانے کا عندیہ دیا ہے۔ وزیر اعظم نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کی

Read more

پاکستان کی دفاعی صلاحیت

جنوبی ایشیا میں جب بھارت ایٹمی پاور بنا تو پورے خطے کو بھارتی اثر و رسوخ کاؤنٹر کرنے کے لیے پاکستان نے بھی اپنی دفاعی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے ایٹمی صلاحیت حاصل کی۔ ملک خداداد نے یہ صلاحیت ایک ہی رات میں حاصل نہیں بلکہ یہ سفر دہائیوں پر محیط ہے۔ پاکستان نے دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف ادوار میں اہم اقدامات کیے جن میں خاص طور پر ایٹمی ہتھیار اور میزائل پروگرام کی ترقی شامل

Read more

علّامہ سید احسن عمرانی صاحب کے ساتھ ایک بات چیت قسط 3

” پھر میں نے اس سے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہاں ایسا ہوا ہے! اس پر اس عورت نے کہا کہ ہاں! یہ بچہ ہے نا، اس کے باپ نے ایک دفعہ میرے گلے میں بجلی کی استری والی تار ڈال کر کھینچنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ کام اُلٹ ہو گیا! “ ۔ ” ارے! کیا اُلٹ ہو گیا؟“ بے ساختہ میں نے سوال کر ڈالا۔ ” یہی بات میں نے بھی اُس سے پوچھی تو

Read more

کتاب۔ بنجارا

مصنف۔ سعود عثمانی حاصل مطالعہ۔ نعیم فاطمہ علوی بنجارا سات ملکوں ( پاکستان، سعودی عرب، آذربائجان، ترکیہ، امریکہ، کینیڈا اور بھارت) کا سفر نامہ ہے۔ جو سعود عثمانی کے اسفار کی کتھا ہے۔ جس کتاب کو وصول پاکر احساس تفاخر ہو اور پڑھ کر قاری فرحت و انبساط میں ڈوب جائے۔ وہ کتاب کتنی بھید بھری ہوگی۔ سعود عثمانی، جتنے خوبصورت شاعر ہیں، اتنی ہی خوبصورت اور توانا نثر بھی لکھتے ہیں۔ قدرت بھی اِن پر مہربان ہے۔ انہیں دنیا

Read more

ڈیپ سیک اور ایل ایل ایم: ترقی پذیر ممالک کے لیے مواقع، لیکن پاکستان پیچھے کیوں؟

پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ”ڈیپ سیک“ (DeepSeek) ماڈلز کا تذکرہ ایک ہاٹ ٹاپک بن چکا ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اس موضوع پر ہمارے یہاں بھی کافی لوگ بات کر رہے ہیں، لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ ہم نے اس انقلابی ٹیکنالوجی سے کس حد تک فائدہ اٹھایا ہے؟ دنیا تیزی سے مصنوعی ذہانت (AI) اور مشین لرننگ (ML) کے انقلاب کی طرف بڑھ رہی ہے، اور اوپن سورس ماڈلز جیسے ڈیپ سیک اور

Read more

پڑوس سے ہی کچھ سیکھ لیں

پاکستان، بھارت اور چین عمر کے لحاظ سے ہم عمر ممالک ہیں۔ چین اور بھارت اس وقت آبادی کے لحاظ سے دنیا میں سب سے بڑے ہیں۔ چین پاکستان اور بھارت سے 2 سال عمر میں چھوٹا لیکن معاشی اعتبار سے اس وقت دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔ نو آبادیاتی نظام میں معاشی استحکام کی اہمیت کو جتنے بہتر انداز سے چین نے سمجھا ہے خطے میں ایسی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔ 1948 تک بدترین خانہ جنگی کا

Read more

عطاء الحق قاسمی، منیر نیازی اور قیدی نمبر 804

اسے میری بدگمانی کہہ لیں، غلط فہمی کہہ لیں، وہم کہہ لیں، نفسیاتی کج فہمی کہہ لیں یا روح کی سچائیوں کو بیان کرنے والا وجدان کہہ لیں، برسوں کے مشاہدہ کے بعد میرے ذہن میں ایک خیال راسخ ہو چکا ہے کہ دنیا بھر میں مختلف ممالک کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جو کرکٹ میچ ہوتے ہیں ان میں سے نوّے فیصد سے زائد میچ پلانٹڈ ہوتے ہیں یہاں تک کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والا کرکٹ

Read more

وائس چانسلرز تعیناتی کے مجوزہ معیار پر اعتراض کیوں؟

گزشتہ کئی دن سے سندھ کی سرکاری جامعات خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ بیشتر جامعات میں اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔ تعلیمی اور تدریسی عمل معطل ہے۔ حکومت سندھ اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔ احتجاج کی وجہ یہ ہے کہ سندھ کابینہ نے سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹیٹیوٹس ایکٹ 2018 میں کچھ ترامیم کی منظوری دی ہے۔ یہ ترامیم سندھ کی جامعات میں وائس چانسلروں کی تعیناتی کے رائج طریقہ کار میں تبدیلی سے

Read more

دہم کی مطالعہ پاکستان میں مریم نواز، کلثوم نواز کا تذکرہ

گزشتہ چند روز سے یہ بات زبان زدِ عام ہے کہ دہم جماعت کی مطالعہ پاکستان کے نئے ایڈیشن میں کلثوم نواز اور مریم نواز پر ایک مکمل باب یا تذکرہ شامل کیا گیا ہے جبکہ کتاب کے سرورق پر مریم نواز کی تصویر بھی شائع ہوئی ہے۔ ابلاغ کے مختلف پلیٹ فارم اور بعض صحافتی حلقوں کی جانب سے اس پر ”تشویش“ بھی سامنے آئی اور اس ضمن میں تنقید کے ساتھ ساتھ سوالات بھی اٹھائے گئے۔ اسی ”تجسس“

Read more

ملکی سیاست اور ہماری قومی ذمے داریاں

اس وقت مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کل رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 251 ہے۔ اگر آپ ان تمام سیاسی جماعتوں کے منشور کا بغور جائزہ لیں تو سیاسی جماعتوں نے وہ منصوبے، پروگرام اور وسیع تر پالیسیاں اپنے منشور میں پیش کی ہوئی ہیں جن پر وہ عمل کرنے کا وعدہ کرتی ہیں تاکہ انتخابات میں وہ ووٹ حاصل کر کے اقتدار میں آ سکیں۔ لیکن اقتدار ملنے کے بعد یہ اپنے وعدے بھول جاتے ہیں۔ جبکہ اگر دیکھا

Read more

ووپرٹال شہر جرمنی صوبہ رہائن لینڈ فالز کا وزٹ

ووپرٹال کی وجہ تسمیہ وہاں بہنے والی ایک ندی ہے جس کا نام ووپر ہے اور ٹال وادی کو کہا جاتا ہے یعنی ووپر ندی کی وادی۔ اس شہر کی آبادی لگ بھگ چار لاکھ ہے یہ شہر لمبائی میں ہے جس میں دس ریلوے اسٹیشن ہیں۔ ووپرٹال ایک خوبصورت شہر ہے جو کولون اور ڈوزلڈورف کے تقریباً درمیان میں واقع ہے اسی کی دہائی میں میرے خالہ زاد بھائی میاں ساجد صاحب بھی یہیں اسی شہر میں رہتے تھے۔

Read more

بنگلہ دیش کے سہانے سپنے

بدلتی ہوئی عالمی صورتحال میں بنگلہ دیش اپنے پاؤں جمانے کے لئے مختلف النوع جتن کر رہا ہے۔ پاکستان سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد ابھی تک وہ مخلتف تجربات کرتا آ رہا ہے۔ سیاسی و معاشی ہلچل اتنی گمبھیر ہے کہ آج تک صحیح راستے کا انتخاب اور قومی سطح کے فیصلہ جات کرنا ہی جان جوکھوں کا کام تھا۔ اب نگران انتظامیہ پہ لازم ہے کہ وہ عوامی لیگ کے بدانتظامی عہد کے اثرات سے جلد از جلد

Read more

تاریخ کا کنارہ اور خوابوں کی کاشت کاری

تمام آبی دھاروں کی طرح تاریخ کے بھی دو کنارے ہوتے ہیں۔ سیاسی شعور جانچنے کا پیمانہ یہ ہے کہ وقت کے کس نقطے پر ہم نے تاریخ کے دریا کے کس کنارے کا انتخاب کیا۔ یہ رائے لمحہ موجود کے سیاسی، معاشی اور تمدنی تضادات کی روشنی میں قائم کی جاتی ہے لیکن اس رائے کے درست یا غلط ہونے کی ذمہ داری خود تاریخ نے اٹھا رکھی ہے۔ پچھلے پچیس برس دیکھ لیجیے۔ ہر آمریت نئے سرے سے

Read more

چین سے ملحقہ سمندروں میں امریکی چینی کشمکش

پاکستان نیوی امن مشقیں منعقد کروانے کے ساتھ ساتھ اب بحری امن کو یقینی بنانے کے لئے پہلی بار امن ڈائیلاگ 2025 کا بھی انعقاد کر رہی ہے جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ امیر البحر کی سربراہی میں پاک بحریہ تزویراتی صورت حال پر گہری نظریں گاڑے ہوئے ہیں۔ اور ابھی چند روز قبل ہی کواڈ وزرائے خارجہ کا اجلاس واشنگٹن میں منعقد ہوا ہے مگر اس سب سے قبل دو دیگر اہم امور کو بیان کرنا

Read more

وہ جن کے لیے ذائقوں پر سمجھوتا مشکل اور ضمیر پر سمجھوتا آسان ہے

میں نے کبھی غزہ اور فلسطین کے متعلق عوامی جگہوں پر اپنے خیالات نشر نہیں کیے۔ مجھے یہی لگتا تھا کہ پہلے مجھے اپنی زندگی کو وہاں لانا ہے جہاں میں نے اپنے ہاتھوں کو خونِ ناحق کے دھبوں سے بچانا ہے۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اسرائیل کو سپورٹ کرنے والی پروڈکٹس اور برانڈز کے بائیکاٹ کی مہم اور اعلانات ہوئے۔ جن کے اندر خدا نے کچھ رکھا تھا، جو اصلاً حساس تھے انہوں نے بائیکاٹ کر

Read more

لطیف آفریدی: مظلوموں کی توانا آواز

میری زندگی میں جن شخصیات نے مثبت اثرات ثبت کیے ہیں ان میں وطن عزیز کے نامور ممتاز وکیل لطیف آفریدی بھی ہیں۔ پاکستان میں جہاں جہاں مظلوم ہوتا وہاں لطیف آفریدی ظالم کے خلاف مظلوم کے حق میں اک ننگی تلوار کی مانند کھڑے نظر آتے تھے۔ آج لطیف لالہ کو بچھڑے ہوئے دو برس بیت گئے ہیں اور اگر یہ کہا جائے تو یہ بالکل غلط نہیں ہو گا کہ اس سماج کا ہر مظلوم یتیم ہو گیا

Read more

مکالمے کی طاقت اور اس کی اہمیت

جو طاقت بات چِیت، گفتگو اور مکالمے میں ہے، وہ دنیا کے کسی چاقو، پسٹل، گَن، توپ یا ایٹم بم میں بھی نہیں ہے۔ جو مسئلہ آپ بات چِیت کے ذریعے سہولت اور آسانی سے حل کر سکتے ہیں، وہ نتیجہ کسی لڑائی، مار کٹائی کے بعد حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ دنیا کے ہزاروں برسوں کی تاریخ ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ جنگ ہمیشہ مسئلے کو بڑھاوا دیتی ہے، اسے حل نہیں کرتی۔ قدیم دور میں، جب دنیا

Read more

گورے رنگ کا زمانہ، کبھی ہو گا پرانا؟

بہت پرانی بات ہے۔ ہماری عمر سات برس سے زیادہ نہ ہوگی۔ وہ زمانہ نسبتاً محفوظ تھا، جب بچے بے خوفی سے باہر کھیلتے اور گھر والے بنا خوف سے دہلے سکون سے باہر کھیلنے دیتے۔ ایک سہ پہر گھر کے باہر کھیلتے کھیلتے ہم نے خاصی دور سے اپنے ایک رشتہ دار کو اپنے گھر کی جانب آتے ہوئے دیکھا۔ جو ہمیشہ ہی ہمیں بہت پیار کرتے تھے۔ اُدھر انہیں آتا دیکھا اِدھر ہم تیزی سے اپنے گھر دوڑ

Read more

علی امین گنڈا پور کا ’نوشتہ دیوار‘ انجام

علی امین گنڈاپور سے کبھی سرِ راہ تعارفی ملاقات بھی نہیں ہوئی۔ انہیں فقط ٹی وی سکرینوں اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی کلپس کی بدولت جانتا ہوں۔ اپنے حلیئے، رویے اور بول چال سے وہ ایک روایات شکن سیاستدان نظر آتے ہیں۔ عمران خان کے وفادار اور ان کی خاطر جان دینے کو ہمہ وقت تیار۔ ذات کے اس رپورٹر کو لیکن فروری 2024ء کے انتخاب کے قریب موصوف کے بارے میں انتہائی قابل اعتماد ذرائع کی مہربانی سے

Read more

ڈاکٹر خالد سہیل کی خود گزشت : سالک

میں ڈاکٹر خالد سہیل کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی خود گزشت : ’سالک‘ بڑے رسان سے مجھے مطالعے کے لیے ٹورانٹو سے کیلگری بھجوائی۔ جب میں ’سالک‘ کا مطالعہ کر رہا تھا تو مجھے اپنا آغازِ کتب بینی کا وہ زمانہ یاد آ رہا تھا جس کا آغاز میں نے سوانح عمریوں سے کیا تھا۔ مجھے وہ دن یاد آرہے تھے جب میں امیر تیمور کی آپ بیتی : ”میں ہوں

Read more

”اردو املا: مسائل و مباحث کی روایت“ ایک تعارف

ڈاکٹر ابرار خٹک کا تعلق پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ سے ہے۔ وہ اس وقت خوشحال خان خٹک ڈگری کالج، کوڑہ خٹک، نو شہرہ میں اُردو کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔ اب تک میری ان سے بس ایک ہی ملاقات رہی ہے، وہ بھی اس وقت جب وہ لائلپور تشریف لائے تھے۔ ان کے ساتھ جتنا وقت گزرا، اس میں زیادہ تر علمی موضوعات پر بحث رہی۔ ڈاکٹر صاحب سے ملاقات کا ذریعہ محمد عابد بنے جنھوں نے ان

Read more

بین الصوبائی اقامتی منصوبہ

کوئی بھی خواب، خیال یا تخیل جب عملی صورت اختیار کر کے کامیابی کی منزلیں طے کرتا ہے تو خواب دیکھنے والا اپنی اس کامیابی اور محنت پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہے۔ اور جب یہ کامیابی کسی ادارے کے سربراہ کے نصیب میں لکھی جائے تو اُس کے دور رس نتائج ہوتے ہیں۔ زندگی سب کے لیے ہمیشہ مہربان نہیں ہوتی۔ کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں ہر شے پلیٹ میں رکھی نہیں ملتی۔ اُنہیں محنت اور

Read more

پیکا اور آزادی

کچھ دن پہلے یہ خبر نظر سے گزری کہ پاک پتن میں ایک فرد کو اس لیے گرفتار کیا گیا کہ اس کے واٹس ایپ گروپ میں کسی شخص نے سی ایم پنجاب کے خلاف کوئی بات شیئر کی تھی۔ یہ اس واقعہ کا تسلسل ہے جہاں پیکا میں کچھ تبدیلیاں کر کے دیگر عوامل سمیت فیک نیوز کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ ہمارے ملک میں مختلف قوتوں کے سائبر سیل

Read more

سلیم حسنی کی کال

”اداسی کا اسطورہ“ میں اُداسی کا سب سے بڑا بیٹا ہوں جس کی پرورش کے لیے اس نے ایک ایسی عورت کا انتخاب کیا جو رات کے لیے چاند بُنا کرتی تھی۔ میرے بہن بھائی مجھے دیکھتے ہی کچھ دیر کو احتراماً اداس ہو جاتے ہیں لاپتہ چہروں کے لواحقین شنوائی کی قربان گاہ پر میرے نام کی تصویریں چڑھاتے ہیں میں بے بس ماؤں کی آنکھوں سے شل ہوئے بازؤں کی طرح گر پڑتا ہوں تو مجھے کلیجے لگا

Read more

مہاراجہ سورج مل جاٹ: بھرت پور ریاست کا مہاراجہ جو ناقابلِ شکست رہا

جب ہم کوٹہ سے گزرے تو اس وقت صبح کے چار بج رہے تھے۔ ریلوے کی طرف سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق بھرت پور ہمارے راستے میں تو آتا تھا لیکن وہاں ہمارا سٹاپ نہیں تھا۔ یہ جان کر مجھے شوق پیدا ہوا کہ میں بھرت پور کو دیکھوں، بھلے چلتے چلتے ہی صحیح۔ بھرت پور اور بھرت پور کے مہاراجہ سورج مل جاٹ کا ذکر میں نے بے شمار دفعہ سن رکھا تھا۔ میرے پاس موجود کتاب

Read more

پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کی جنگ

ریگولر میڈیا اس وقت نہ صرف مکمل طور پر سوشل میڈیا کے حصار میں ہے بلکہ پرنٹ میڈیا تو اپنی بقا کی ایک ایسی جنگ لڑ رہا ہے جس میں اس کے بہت سارے مورچہ نشیں یکے بعد دیگرے ڈھیر ہوتے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں لندن سے پاکستان کے ایک بڑے میڈیا ہاؤس جنگ کے اخبار نے تقریباً نصف صدی پر محیط اپنا روایتی اخبار کا سفر ختم کر دیا ہے جس کی وجہ سے اس کا پرنٹ

Read more

جنگل کا قانون اور ساز باز کرتی پولیس

خیبر پختون خوا کے علاقے گڑھی حبیب اللہ میں ٹریفک کنٹرول کے دوران ایک کار ڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی بنیاد پر بڑھنے والے جھگڑے کے نتیجے میں پولیس افسران کی ملی بھگت سے جرگہ کے فیصلہ کی آڑ میں ایک برقع پوش خاتون نے ’حساب برابر‘ کرنے کے لیے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارے۔ اب سوال کیا جا رہا ہے کہ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز موجود ہے یا سڑک روک کر غیرت کا

Read more

کراچی کی پولیس کا چینی سرمایہ کاروں سے ”حْسنِ سلوک“

”فیک نیوز“ کا زمانہ ہے۔ نامی گرامی اخبارات (جنہیں Xکا مالک ایلان مسک حقارت سے Legacy Mediaپکارتا ہے ) میں چھپی ہوئی ”خبر“ پر بھی اعتبار کرنے کو جی نہیں چاہتا۔ بذات خود اگرچہ اسی صنف کے میڈیا کی چاکری میں گزار دی ہے۔ پروف ریڈنگ سے شروع ہو کر ٹیلی پرنٹر سے آئی خبروں کے اردو ترجمے کے بعد رپورٹنگ کی جانب منتقل ہوا۔ اپنی خبر ٹائپ کر کے نیوز روم کے حوالے کرتا تو خبر کی صداقت ثابت

Read more

پاکستانی طلبا پر علم کا بار گراں: تدارک کی تجاویز

پاکستانی طلباء پر خاص طور پر ابتدائی درجات میں بہت زیادہ ذہنی اور جسمانی دباؤ ہے۔ یہ دباؤ ایک طرف تو بھاری بستوں کا ہے اور دوسری طرف رسمی تعلیم اور ٹیوشنز کے ساتھ ساتھ مذہبی تعلیم کے حصول کا! بھاری تعلیمی بوجھ کا مسئلہ ایک اہم تشویش ہے جو طلباء وکی فلاح و بہبود اور ترقی کو متاثر کرتا ہے۔ پاکستان میں موجودہ تعلیمی نظام اکثر بچوں کو شدید دباؤ میں ڈالتا ہے، جہاں ان سے توقع کی جاتی

Read more

جال والہ کا حیدر بخش

درمیانہ قد، اوپر اٹھے کندھوں کے درمیان نیچے دھنسی لگتی تھوڑا آگے جھکی گردن۔ تیس کی دہائی میں ہوتے بھی عمر سے خاصے زیادہ لگتے، سفید بالوں کی جھلک دکھاتی خشخشی داڑھی مخصوص سرائیکی لہجہ۔ یہ تھے خاردار جھاڑیوں ٹخنے تک پاؤں دھنسا دینے والی ریت کے میدانوں ٹیلوں اور سانپوں کے دواروں سے بھرپور پیدل چلتے لیؔہ سے چند کوس کے فاصلے پہ چھوٹی سی آبادی جال والہ کے حیدر بخش۔ ان سے ملاقات کی راہیں بھی انیس سو

Read more

کیا آپ کے دل میں بھی کوئی تعصب چھپا بیٹھا ہے؟

میں اپنے آپ سے پوچھتا ہوں بعض انسان دوسرے انسانوں سے نفرت کیوں کرتے ہیں؟ انہیں کم تر کیوں سمجھتے ہیں؟ ان سے تعصب سے کیوں پیش آتے ہیں؟ پھر میں سوچتا ہوں کہ کوئی بچہ بھی تو متعصب پیدا نہیں ہوتا بچے تو ماں باپ سے محبت اور دوسرے انسانوں سے پیار کرتے ہیں۔ تو پھر یہ محبت پیار کرنے والے بچے نفرت اور تعصب کرنے والے انسان کیسے بن جاتے ہیں؟ تو کیا یہ کہیں ماحول کا اثر

Read more

پاکستان میں پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز: استحصال اور اصلاحات کی ضرورت

پاکستان میں پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز نہایت اہم خدمات انجام دے رہے ہیں، لیکن ان کے ساتھ ہونے والا برتاؤ اور دی جانے والی مراعات ان کے کام کی نوعیت سے مطابقت نہیں رکھتیں۔ دن رات اپنی خدمات فراہم کرنے والے ان گارڈز کو کئی مسائل کا سامنا ہے، جن میں غیر منصفانہ تنخواہیں، طویل اوقاتِ کار، اور مناسب قانونی تحفظ کا فقدان شامل ہیں۔ پاکستان کے زیادہ تر سیکیورٹی گارڈز سے روزانہ 12 گھنٹے اور ہفتے کے سات دن کام

Read more

محسن نقوی کا کامیاب امریکی دورہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا حالیہ دورہ امریکہ پاکستان کی سفارتی پیش رفت میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ یہ دورہ اس بات کا مظہر ہے کہ کس طرح انہوں نے ایک اہم عالمی اتحادی کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی اپنی صلاحیت کو اجاگر کیا۔ ایسے وقت میں جب بین الاقوامی اتحاد پاکستان کی معیشت کی بحالی اور علاقائی استحکام کے لیے انتہائی ضروری ہیں، نقوی کا یہ دورہ اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان

Read more

مذاکرات کا ”کھیل“ ختم

2025ء کا سورج پی ٹی آئی کے لئے نیک شگون لے کر طلوع نہیں ہوا۔ عمران کی رہائی ہوئی اور نہ ہی پی ٹی آئی کو کوئی بڑا ریلیف ملا، حکومت پی ٹی آئی کے مطالبات کسی طور پر قبول کرنے پر تیار نہیں جس کی وجہ سے عمران خان نے یک طرفہ طور مذاکرات کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ میں شروع دن سے ہی مذاکرات کو ”مذاق رات“ قرار دے رہا تھا۔ پی ٹی آئی نے

Read more

حکومت کس رائے سے خوفزدہ ہے؟

ایمنسٹی انٹر نیشنل اور ہیومن رائیٹس کمیشن پاکستان نے الیکٹرانک میڈیا کی روک تھام کے ایکٹ پیکا میں ترامیم کو آزادی رائے اور عالمی انسانی حقوق کے منافی قرار دیا ہے۔ ان دونوں تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس قانون کے منظور اور نافذ ہونے سے پاکستان میں آزادی رائے مکمل طور سے ختم ہو جائے گی۔ حکومت غیر واضح قانون کے تحت سوشل میڈیا پر کسی بھی سرگرمی کو کنٹرول اور مواد بلاک کرنے کا اختیار حاصل کر لے

Read more

پاکستان بنگلا دیش تعلقات؛ ایک نئے دور کا آغاز

  بنگلہ دیش بننے کے بعد پاکستان دو سال تک اسے آزاد ریاست ماننے سے انکاری رہا، حتیٰ کہ جب کامن ویلتھ آرگنائزیشن نے بنگلہ دیش کی آزاد حیثیت کو تسلیم کیا تو پاکستان نے احتجاجاً اس سے علیحدگی اختیار کر لی۔ تاہم جب 22 فروری 1974 ء کو اسلامی تعاون تنظیم کا دوسرا اجلاس پاکستان میں منعقد ہوا، تو دیگر مسلم ممالک کے ایما پر پاکستان نے بنگلہ دیش کو الگ ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا۔ یوں

Read more

حکمتِ وقت

افغانستان میں طالبان کی واپسی نے نہ صرف عالمی سطح پر سیاسی اور اقتصادی منظرنامے میں ایک زبردست تبدیلی کی، بلکہ بھارت کے لیے یہ ایک نیا چیلنج اور موقع بھی ثابت ہوا۔ بھارت کی حکمت عملی نے عالمی تعلقات، اقتصادی مفادات اور جغرافیائی سیاست کے پیچیدہ تانے بانے کو دیکھتے ہوئے ایک متوازن راستہ اختیار کیا۔ طالبان کے اقتدار کے بعد بھارت کی پوزیشن ایک عجیب توازن کا شکار تھی، اسے اپنے عالمی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو برقرار

Read more

انڈیا، پاکستان اور بنگلہ دیش سنگل کرنسی کیوں نہیں اپنا لیتے؟

بہت سال پہلے راقم کو دنیا گھومنے کی بہت خواہش تھی۔ اب نہ غیر ملکی سفر کے لیے زادِ راہ ہے اور نہ جسم ساتھ دیتا ہے۔ جسمانی وزن، ٹرائی گلیسرائیڈز اور کولیسٹرول تھوڑا سا کیا بڑھے ہیں بہاول پور کے پارک کے ٹریک پہ دو چار تیز تیز چکر لگانے کے بعد اندر سے آواز آتی ہے بس دنیا گھوم لی اب کسی بنچ پہ تھوڑا سستا لو۔ کیا کریں ہرا لہسن، ہرا دھنیا، ہری مرچ اور مکھن میں

Read more

شیخوپورہ: احمدیوں کی قبروں کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری

تھانہ سٹی فاروق آباد کی حدود میں احمدیہ قبرستان میں 21 اور 24جنوری کو کل 40 قبروں کے کتبے توڑے گئے۔ احمدیوں کے گھروں سمیت مختلف مقامات پر احمدیوں کے خلاف نفرت انگیز وال چاکنگ کی گئی ہے۔ 21 جنوری کو تھانہ سٹی فاروق آباد ضلع شیخوپورہ میں 7 احمدیوں کی قبروں کے کتبوں کو نامعلوم شرپسندوں نے توڑ دیا۔ نیز احمدیوں کے گھروں کے باہر نفرت انگیز وال چاکنگ کی گئی جس کے بارہ میں پولیس کو رپورٹ کی

Read more

تعلیم کے بدلتے ہوئے نئے زاویئے

  آج کے دور میں تعلیم ایک ایسے نئے موڑ پر کھڑی ہے، جہاں روایتی اور فاصلاتی تعلیمی نظام اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج نے ایک نیا اور منفرد تعلیمی منظرنامہ تخلیق کر دیا ہے۔ کہتے ہیں کہ جہاں ایک طرف تو کتاب کی اہمیت کم ہوتی چلی جا رہی ہے تو دوسری جانب کرونا وبا کے دوران آن لائن تعلیم کے فروغ نے ہماری سوچوں کو تبدیل کر کے دنیا بھر میں ہمارے تعلیمی نظام کو مکمل طور پر

Read more

نو آبادیاتی اداروں کا استحصالی کردار: نوبل انعام یافتہ تحقیق نے کیا راز فاش کیے؟

نوبل انعام تقسیم ہوں تو پاکستان میں ایک بھونچال برپا ہو جاتا ہے کہ پاکستان علم و تحقیق کی اس دوڑ میں کیوں شامل نہیں ہوتا۔ دوسری جانب نوبل انعام کی ساخت یہی بتاتی ہے کہ مغربی اداروں میں سائنسی تحقیق کرنے والے محققین کو ان انعامات سے زیادہ نوازا جاتا ہے۔ ادب اور امن کا نوبل انعام تو اخبارات میں خبروں کی شہ سرخیاں بن جاتا ہے لیکن اس سال معاشیات کے مضمون میں جن تین پروفیسرز کو نوبل

Read more

کتابوں کی گرفتاری اور علم و شعور پر پہرہ؟

گوادر میں کتابوں کی گرفتاری کا ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کا مقصد یہ جانچنا بتایا جا رہا ہے کہ آیا ان کتابوں میں ریاست مخالف مواد موجود ہے یا نہیں۔ یہ اقدام مقامی اور قومی سطح پر بحث کا باعث بن گیا ہے، جہاں ایک طرف حکومتی اقدامات کو ریاستی سلامتی کے تحفظ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، وہیں دوسری طرف اسے آزادیِ اظہار پر قدغن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ حکومتی

Read more

ڈیجیٹل انقلاب اور ہمارا جمود

پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی زبوں حالی کسی المیے سے کم نہیں، جہاں دنیا ڈیجیٹل انقلاب کی بلندیوں کو چھو رہی ہے، وہیں ہم بنیادی مسائل کی دلدل سے باہر نکلنے میں ناکام ہیں۔ قومی ترقی کا خواب، جو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے پورا ہو سکتا تھا، حکومتی عدم توجہی اور ناقص پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ چکا ہے۔ جس وقت دنیا کے بڑے ممالک مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا اور بلاک چین جیسی جدید ٹیکنالوجیز کو اپنی معیشت کا

Read more

سجن اور وزیر آباد یاترا

کئی برسوں سے یہ پروگرام بن رہا تھا مگر اس بار سب نے یک زبان ہو کر شرکت کی ہامی بھر لی۔ جس سے ہمیں امید بندھ گئی کہ اس مرتبہ ملاقات ہو جائے گی، یہ 1990 کی بات ہے ہم پنجابی کے پہلے اخبار سجن میں صحافت کے ساتھ زبان اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کسی نظریے کے لئے کام کرنے کا ڈھنگ سیکھ رہے تھے۔ حسین نقی ایک اہل زبان تجربہ کار صحافی نے پنجاب میں

Read more

فیمنزم اور باچا خان

فیمینزم یا نسائیت کی تعریف کچھ یوں ہے ”نسائیت، نسوانیت، تانیثیت یا تحریک آزادیٔ نسواں ان معاشرتی تحریکوں، سیاسی تحریکوں اور تانیثی نظریات کا ایک سلسلہ ہے جس کا مقصد جنس کی سیاسی، معاشی، ذاتی اور معاشرتی مساوات کو متعین اور قائم کرنا ہے“ جنس کی بنیاد پر معاشرے کی تقسیم سے جو طبقات وجود میں آتے ہیں۔ ان کا رشتہ آقا اور غلام کا ہوتا ہے۔ آقا اور غلام کبھی برابر نہیں ہو سکتے۔ صنفی بنیادوں پر آقا اور

Read more

پنجاب حکومت کی آسان روزگار اسکیم

پنجاب سے ایک اچھی خبر آئی ہے وہ یہ ہے کہ صوبے میں بے روزگاری کے خاتمے اور شہریوں کی خوشحالی کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے ”آسان کاروبار فنانس اسکیم“ شروع کی جا رہی ہے جو کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایک قابلِ ستائش اقدام ہے جسے اگر درست طور پر نافذ کیا جائے تو یہ اسکیم پنجاب کے لیے معاشی ترقی اور عوامی خوشحالی کے نئے دروازے کھولنے کا باعث بنے گی۔ پاکستان میں بے

Read more

او سب دی ماں آ گئی اے

حکومت بہت نامراد نشہ ہے، آپ کے پاس اقتدار ہو تو طبلے بجانے والے انواع و اقسام کے مشورے دیتے ہیں تاکہ بادشاہ سلامت کی واہ واہ ہو اور وہ اس کے بدلے میں کچھ چاندی کے سکے وصول کر کے اپنا خزانہ بھر سکیں، پاکستان میں معاملہ بھی ایسا ہی ہے، جب کوئی حکمران اقتدار میں آتا ہے تو وہ سرکاری محکمے ہونے کے باوجود طبلے بجانے والے اپنے ساتھ لے کر آتے ہیں تاکہ وہ قانون سے بالاتر

Read more

سعادت حسن منٹو کا ستر واں یوم وفات

18 جنوری 1955 مشہور پاکستانی افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم وفات ہے۔ اردو زبان نے سعادت حسن منٹو جیسا متنوع، منفرد اور سب سے بڑا افسانہ نگار آج تک پیدا نہیں کیا ہے۔ وہ راجندر سنگھ بیدی اور کرشن چندر کے ہم عصر تھے، اس وقت ان میں سے بڑا افسانہ نگار کون ہے کا سوال پیدا ہو سکتا تھا، لیکن اب بلا شک و شبہ سعادت حسن منٹو ہی اردو ادب کا سب سے بڑا اور لازوال

Read more

اردو، پشتو اور پنجابی فلموں کا بیک گراؤنڈ میوزک بنانے والے عابد علی نبھو

بیک گراؤنڈ میوزک کے ماہر سے میں بات چیت کرنا چاہتا تھا۔ میری مشکل پھول نگر کے قاسم بُکڈپو والے ظفر اقبال نے حل کر دی۔ یہ اسکرین کے پیچھے ہنرمندوں سے بھی بخوبی واقف ہیں۔ 2023 کی گرمیوں میں بالآخر ایورنیو فلم اسٹوڈیوز میں عابد علی نِبھو سے گفتگو ہو گئی۔ امید ہے یہ بات چیت پڑھنے والوں کو پسند آئے گی۔ ہماری تعلیم سا رے گا ما ” مجھے عابد علی کے نام سے کوئی نہیں جانتا لیکن

Read more

سیاست اور عوام کے لیے دال روٹی کا خواب

گزشتہ صدی کے آخری برس تھے۔ سہ پہر کے وقت اتفاق ہسپتال کے بڑے دروازے پر کھڑا تھا۔ ہسپتال پہنچنے کا مطلب ہی یہ ہوتا ہے کہ خود اپنے پر یا کسی عزیز پر کوئی جسمانی افتاد آ پڑی ہے۔ دنیا میں جینے کے لیے آپ کے نیاز مند نے بھی مضبوط اعصاب کا ایک مکھوٹا اوڑھ رکھا ہے۔ سچ یہ ہے کہ جذباتی در و بست کچھ ایسا مضبوط نہیں۔ پانی کی سطح عموماً خطرے کے نشان سے ایک

Read more

پیش بینی ہزار نعمت ہے

گزشتہ کالم کی اشاعت پر میرے ایک دوست نے فون کیا کہ آپ حالاتِ حاضرہ پر اظہارِ خیال کرنے کے بجائے ہمیں پرانے قصّے سناتے اور تاریخ کے دھندلکوں کی طرف دھکیلتے رہتے ہیں۔ مَیں نے جواب میں کہا کہ آج ہم جن پیچیدہ اَور لاینحل مسائل میں گِھرے ہوئے ہیں، اُن کے اسباب کا صحیح سراغ لگانے اور اُن کا معقول حل تلاش کرنے کے لیے ہمیں اپنا ماضی کھنگالنا ہو گا۔ وہ اَقوام جو آج بہت زیادہ ترقی

Read more

تحریکِ انصاف نے اب کرنا کیا ہے ؟

کئی دوست ذات کے رپورٹر سے ”کالم نگار“ ہوئے اس خطا کار سے خفا ہیں۔ انہیں گلہ ہے کہ مقامی سیاست کے بارے میں ”چوندی چوندی“ خبریں ڈھونڈ کر ان پر تبصرہ آرائی کے بجائے میں کئی دنوں سے ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاﺅس واپسی کے بارے میں مختلف زاویوں سے لکھتے ہوئے ”ڈنگ ٹپا“ رہا ہوں۔ شکوہ دوستوں کا بجا ہے۔ امریکہ کے صدارتی انتخاب پر توجہ مگر میں نے بلاجواز مرکوز نہیں رکھی۔ فی الوقت دنیا کی واحد

Read more

پی ایچ ڈی یورپ اور ہم ( 4 )

  دیبرسن، ہنگری پہنچے ہوئے ہمیں تیسرا دن ہو گیا تھا۔ ہم نے کرائے پر اپنے لئے مکان اور میڈم سحر ذوالفقار صاحبہ کے لئے اپارٹمنٹ حاصل کر لیا تھا۔ دونوں رہائشیں یونیورسٹی کی مین بلڈنگ سے مخالف سمت پر واقع تھیں یعنی بلڈنگ سے مشرق کی جانب اپارٹمنٹ اور مغرب کی جانب ٹرام نمبر 2 کے آخری اسٹاپ ڈوبیرڈو اُتسا کے قریب ہمارا مکان واقع تھا۔ ’اُتسا‘ ہنگیرین زبان میں گلی یا اسٹریٹ کو کہتے ہیں، ہمارا مکان فیادلم

Read more

محمد صدیق الفاروق مرحوم

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد صدیق الفاروق طویل علالت کے باعث گزشتہ ماہ 15 دسمبر 2024 بروز اتوار اپنے خالق حقیقی سے جا ملے اور دوسرے روز پیر کی صبح 11 بجے ایچ الیون  قبرستان اسلام آباد میں نماز جنازہ کے بعد ان کے جسد خاکی کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم ایک عرصے سے دل اور گردوں کی بیماریوں کا شکار تھے جس نے انہیں بہت لاغر اور کمزور کر دیا تھا۔ مرحوم نے ایک

Read more

متبادل دیکھ بھال: ماں یا باپ کے بغیر بچوں کے حقوق اور ہماری ذمہ داریاں

اکتوبر 2024 میں، میری پہلی ملاقات ڈاکٹر ایم اے صوفی فاؤنڈیشن لاہور کے توسط سے لاہور کے پانچ روزہ مطالعاتی دورہ پر صوبہ خیبر پختونخوا سے آئے والد کی اپنائیت سے محروم تقریباً ستر ( 70 ) بچوں سے ہوئی۔ یہ بچے ”متبادل دیکھ بھال کے گھروں“ سے باقاعدہ طور پر منسلک نہیں تھے بلکہ اپنی ماؤں یا قریبی رشتہ داروں کے ساتھ رہائش پذیر تھے، جبکہ ان کی تعلیم، صحت، اور دیگر ضروریات دونوں تنظیمیں (الخدمت فاؤنڈیشن، لاہور اور

Read more

میری کرسمس یا حقیقی مسائل

ہر سال دسمبر کے آتے ہی ایک مخصوص بحث ہماری سماجی فضا میں شدت اختیار کر لیتی ہے۔ یہ سوال کہ کیا مسلمانوں کو کرسمس کی مبارکباد دینی چاہیے یا نہیں، ہمارے معاشرتی و مذہبی بیانیے میں نمایاں مقام حاصل کر لیتا ہے۔ کچھ لوگ اسے محبت، بھائی چارے اور رواداری کی علامت قرار دیتے ہیں، جبکہ کچھ کے نزدیک یہ ایک ایسا عمل ہے جو اسلامی عقائد سے متصادم ہو سکتا ہے۔ لیکن کیا واقعی یہی سب سے بڑا

Read more

مرزا واحدی

امتیاز مرزا عرف مرزا واحدی (م: 3 ؍جون 1995 ء) جے پور، راجستھان میں پیدا ہوئے۔ جہاں اُن کا خاندان دہلی سے ہجرت کر کے آباد ہو گیا تھا۔ اُن کے والد اُمراؤ مرزا ریاست کے کامیاب وکلا میں سے ایک تھے۔ بدقسمتی سے بچپن ہی میں والد کا سایہ سر سے اُٹھ جانے کے سبب خاندان کی کفالت کی ذمّہ داری مرزا واحدی اور اُن کے بڑے بھائی اعجاز مرزا (م: 2000 ء) کے کاندھوں پر آ گئی مگر

Read more

”سات آسمان“ : جاگیرداری کا نوحہ

اصغر وجاہت ہندی ادب کا معتبر نام ہیں جنھوں نے ساٹھ کی دہائی میں اپنے فن سے ہندوستانی قارئین کی کثیر تعداد کو متاثر کیا۔ ان کی بنیادی شناخت استاد کی ہے۔ وہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شعبہ ہندی کے طویل عرصہ استاد رہے ہیں اور یورپ کی متعدد یونیورسٹیوں میں کئی لیکچرز دیے۔ انھیں کہانی بیان کرنے کے فن پر خاص مہارت رہی۔ فکشن کے ساتھ ساتھ انھوں نے تقریباً تمام نثری اصناف میں طبع آزمائی کی اور ادبی

Read more

Colonial Lahore: A Post-dated Letter for Future Generations

In this book, “Colonial Lahore”, Professor Aziz ud Din Ahmad has encapsulated a transformational century of Lahore in a rhapsodic note which is simultaneously a panegyric tribute and a pyrrhic elegy. The city of Lahore is to this part of the world what cities like Paris, St. Petersburg, London, Delhi, Shanghai, Vienna and New York are to their respective lands. John Milton included Lahore in his inventory of the finest cities of the world in “Paradise Lost”. Lahore has had

Read more

القادر مِس ٹرسٹ کیس

  اربوں انسان مذاہب سے روحانی و دنیاوی راہ نمائی حاصل کرتے ہیں، مذہبی احکامات کی روشنی میں اچھا انسان بننے کی کوشش کرتے ہیں، اور اپنی دنیا و عقبیٰ سنوارنے کی سعی کرتے ہیں۔ دوسری طرف یہ بھی درست ہے کہ ہر طاقت ور نظریے کی طرح مذہب کا غلط استعمال بھی ہوتا ہے۔ ہزاروں سال سے بالا دست طبقات اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے مذہب کی چھتری تلے پناہ لیتے رہے ہیں، بادشاہوں کاالوہی حقِ حکمرانی اور کاہنوں

Read more

ایم اے ”مطالعہ پاکستان“ کے ایک اسٹوڈنٹ سے گفتگو۔

گزشتہ دنوں ایک اسٹوڈنٹ نے مجھے فون پر بتایا کہ وہ انگریزی گرائمر اور تھوڑی بہت بول چال سیکھنا چاہتا ہے، وجہ جاننے پر کہنے لگا کہ وہ بیرون ملک جانے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ تعلیمی تسلسل کو آگے بڑھا سکے اور سب سے بڑھ کر ایم اے کر لینے کے بعد اسے اپنی کم مائیگی کا بھی خاصا ادراک ہوا ہے۔ خیر دوبدو ملاقات کے بعد عقدہ کھلا کہ موصوف تو بالکل ہی کورے ہیں، ذہن و تخیل

Read more

نفرت کے سائے

بھارت، جو کبھی اپنی تنوع میں خوبصورتی اور کثیر الثقافتی ہم آہنگی کا نمونہ تھا، آج مذہبی انتہاپسندی کے ایک ایسے بھنور میں پھنس چکا ہے جس سے نکلنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرنے والا یہ ملک، آج ایک مخصوص سیاسی نظریے کے زیرِ سایہ اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں، کے لیے تاریک ترین دور کی مثال بن چکا ہے۔ بھارتی مسلمانوں کی کہانی اب صرف ایک قوم کی کہانی

Read more

محمد فاروق بمبے والا (آخری قسط)

رفیع صاحب کے خاندان سے پرانا تعلق ” رفیع صاحب کے باپ دادا نے گانا نہیں گایا تھا تاہم میرا تعلق محمد رفیع سے زیادہ تھا۔ جب میں رفیع صاحب کے بارے میں کوئی بات کہتا تھا تو اُن کے چھوٹے بھائی صدیق کہتے فاروق ٹھیک کہہ رہا ہے۔ رفیع صاحب 6 بھائی تھے۔ سب سے بڑے حاجی محمد شفیع، پھر ابراہیم صاحب ان کے بعد دین محمد صاحب پھر اسماعیل صاحب، اس کے بعد رفیع صاحب پھر سب سے

Read more

حرف کی طاقت سے بندوق خوفزدہ

کتابیں دراصل حکام کی اجارہ داری کے خاتمے کا سبب بنتی ہیں۔ اس لیے کتابوں پر پابندی لگائی جاتی ہے۔ کتابوں کو جلانا اور ان پر پابندی لگانا تو سنا ہو گا لیکن بلوچستان میں عام طالب علموں پر پابندی لگانا اور اسے قید و بند کروانا واقعی سوچنے کے لائق بات ہے۔ نوآبادی نظام اور کیا ہو سکتی ہے جو نام نہاد سامراج ہم بلوچوں پر مَسلط ہے اور ہم شہرِ خموشاں کی طرح ساکن ہوئے ہیں۔ ہم سب

Read more

پاکستان کا پاور سیکٹر: بڑھتا ہوا گردشی قرض

گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان غربت، مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کا سامنا کر رہا ہے، ان مسائل کی مد میں پاکستان کی 25 کروڑ کی عوام کو وہ قرض بھی ادا کرنے پڑھ رہے ہیں جو ان پر واجب ہی نہ تھے۔ پاکستان گردشی قرضوں کے ایک ایسے دلدل میں دھنسا ہوا ہے جس سے نکلنے کے لئے پاکستان کو ہمیشہ آئی ایم ایف کا سہارا درکار ہوتا ہے۔ پاکستان کے توانائی کو شعبے میں اس قدر تیزی

Read more

190 ملین پونڈز فیصلہ

ہزاروں سال پہلے بھی حکمرانی کا معیار یہ تھا کہ مالی اور اخلاقی طور پر حکمران کو ایمان دار اور رعایا سے بہتر انسان ہونا چاہیے۔ یہی وجہ ہے جب رومن جنرل سیزر کی بیوی پر ایک مقدمہ بنا تو اس کے ٹرائل کا یہ مشہور جملہ آج بھی دہرایا جاتا ہے کہ ”سیزر کی اہلیہ کو شک سے بالا ہونا چاہیے“ ( بادشاہ سے جڑے لوگوں کے بارے میں تھوڑی سی بدگمانی بھی نہیں ہونی چاہیے۔ ) حکمران کو

Read more

شکیب جلالی اور نو آبادیاتی عہد کی تلخیاں

شکیب جلالی ان شخصیات میں سے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں بہت سے تلخ واقعات برداشت کیے اور ان واقعات کو برداشت کرتے کرتے ان کا ضبط جواب دے گیا جس کی بنا پر انہوں نے خودکشی کر لی۔ شکیب جلالی نے اتنی تکلیف دہ زندگی جینے کی بجائے موت کو ترجیح دی۔ شکیب جلالی کا شمار اردو ادب کے نامور شعراء میں ہوتا ہے۔ شکیب جلال اردو شاعری پر شہاب ثاقب کی طرح نمودار ہوئے اور پھر دیکھتے

Read more

احتجاج سے انحراف تک

پاکستان کی سیاسی تاریخ ایسے مناظر سے لبریز ہے جہاں کسی بھی بڑے سیاسی لیڈر کو سزا عوامی غیظ و غضب کو للکارنے کے مترادف تصور ہوتی ہے مگر عمران خان کو سنائی جانے والی چودہ سال قید کی سزا پر پیدا ہونے والا سکوت ایک حیران کن اور غیرمعمولی لمحہ ہے۔ یہ خاموشی محض عوام کی سکوت نہیں، بلکہ ان واقعات کا منطقی نتیجہ ہے جو سال 2024 میں عمران خان کی سیاست اور تحریک انصاف کے کارکنان کے

Read more

ملک ریاض کی ’دیانت داری‘ اور وفاقی حکومت کی پریشانی

وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے خلاف قانونی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ’اس بات کی کوئی اہمیت نہیں ہونی چاہیے کہ کون کتنا دولت مند یا کتنا طاقت ور و با اختیار ہے‘ ۔ انہوں نے نیب کی پریس ریلیز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض کو پاکستانی عدالتی نظام میں اپنے خلاف الزامات کا جواب دینا چاہیے۔ اس دوران گزشتہ

Read more

بیس روپے میں جنت کا ٹکٹ

چارہ کتنے کا ہے؟ بے ہنگم ٹریفک کے بیچوں بیچ چوک پر سینکڑوں کبوتروں کے درمیان منہ کھلی بوریاں رکھے شخص سے میں نے پوچھا۔ چارہ نہیں دانہ ہے۔ مکس ڈھائی سو روپے اور دال ساڑھے تین سو روپے کلو۔ دو کلو تول دوں؟ کم سے کم کتنے کا ہو گا؟ تمہاری مرضی ہے حاجی صاحب۔ سو پچاس میں جان مال کا صدقہ نکل جائے گا۔ لوگ تو بیس روپے میں بھی جنت کا ٹکٹ کٹا لیتے ہیں! یہ گفتگو

Read more

خوئے غلامی میں پختہ ہوئے 25 کروڑ

اقبال کا تیسرا مجموعہ کلام ’ضرب کلیم‘ 1936 ءمیں شائع ہوا۔ اقبال کے شعری خزانے میں تخیل کے اعتبار سے ’جاوید نامہ‘ اور اردو غزل کی رفعت میں ’بال جبریل‘ کا جواب نہیں۔ ضرب کلیم میں اقبال نے ذیلی عنوان ہی میں دور حاضر کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔ یہ گزشتہ صدی کی تاریخ کے تشکیلی برس تھے۔ سپین کی خانہ جنگی شروع ہو چکی تھی اور دوسری عالمی جنگ شروع ہونے میں محض تین برس باقی تھے۔ دو

Read more

ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس لَوٹنے کے بعد

گزشتہ کئی مہینوں سے امریکہ میں پاکستان چھوڑ کر مقیم ہوئے ہم سے کہیں زیادہ ذہین و فطین افراد ہمیں بتائے چلے جا رہے تھے کہ بالآخر اس ملک کے عوام مسلم اْمہ کے ایک خیر خواہ کو اپنا صدر منتخب کرنے جا رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ سے مسلم دوستی کی امید باندھتے ہوئے امریکہ میں مقیم عاشقان عمران اس امر پر بھی مصر رہے کہ اپنے عہدے کا حلف اٹھانے یا اس دن سے کئی ہفتے قبل ہی نو

Read more

تاراج اسلامی ریاستیں و ریاست پاکستان پر حملے

نائن الیون کے واقعہ کو آج دو ہزار پچیس میں چوتھائی صدی گزر جانے کے بعد دیکھیں تو دنیا میں اسلامی ریاستوں کے تاراج ہونے، اسلامی ریاستوں کے نظام کو لپیٹ دیے جانے، مشرق وسطیٰ میں کروڑوں لوگوں کو جنگوں کی بھینٹ چڑھا دیے جانے، کروڑوں ہی لوگوں کو بے گھر اور بھوک و افلاس میں مبتلا کر دینے، مشرق وسطیٰ میں تمام مسلمان ریاستوں کو نیست و نابود کرنے اور ان اسلامی ریاستوں میں مسلح و متشدد جتھوں و

Read more

کارپوریٹ فارمنگ کے زمین دریا اور خوراک پر قبضہ کرنے کی سازش

انسان کو خشک سالی کی وجہ سے خوراک کی کمی اور قحط کا سامنا کرنا پڑا تو قحط کی وجہ سے ہجرت کی ریت پڑی لوگوں کی توجہ زرخیز علاقوں سر سبز وادیوں کی جانب مبذول ہوئی جب آبادی بڑھنے لگی اور موجود وسائل ناکافی ہونے لگے تو اس دؤر سے دوسروں کی زمین کو ہتھیانے کا سلسلہ شروع ہوا وہاں پر پہلے سے آباد انسانوں کو مار کر غلام بنا کر اپنے کام میں لانے کا عمل وہیں سے

Read more

پاک امریکہ تعلقات، ترجیحات

یہ سر دست طے شدہ امر ہے کہ امریکہ دنیا کے ہر ملک کا ہمسایہ ہے اور طاقت ور ہونے کی وجہ سے اپنی من مانی کرتا پھرتا ہے۔ اس لئے جب بھی ادھر کوئی سیاسی تبدیلی وقوع پذیر ہوتی ہے تو اس کے اثرات لا محالہ پاکستان پر بھی ضرور اپنا اثر رکھتے ہیں۔ ٹرمپ کا امریکی منصب صدارت پر دوبارہ سے فائز ہونا اس اعتبار سے مناسب ہے کہ دنیا ان سے اور وہ دنیا سے نبرد آزما

Read more

انور پیرزادو: مقدور ہو تو خاک سوں پوچھوں۔۔۔

مہناز رحمان صاحبہ کی انور پیرزادو پر لکھی ہوئی خوبصورت تحریر نظر نواز ہوئی۔ ان کا بہت شکریہ۔ انور پیرزادو (یاد رہے انور اپنا آخری نام پیرزادہ کے بجائے سندھی روایت کی پیروی میں پیرزادو لکھنا پسند کرتے تھے ) اپنی شخصی وجاہت، اصول پسندی اور علمیت کی بنیاد پر بجا طور پر صرف سندھ ہی نہیں پاکستان کی قد آور شخصیات میں شمار کیے جا سکتے ہیں۔ وہ ان شخصیات میں سے جنہوں نے قید و بند کی صعوبتیں

Read more

ذہنی اپاہج طاقتوں کا سربراہ

دنیا کی تخریب کار طاقتوں کا نام نہاد سربراہ امریکہ دنیا میں امن چاہتا ہی نہیں بلکہ امریکہ کی خارجہ پالیسی ایسی ہے کہ صدر کے پاس صرف زبانی جمع خرچ اختیارات ہوتے ہیں باقی امریکن ڈپلومیٹ دنیا میں وہی کچھ کرتے دکھائی دیتے ہیں جو امریکن معاشی مفادات اور خارجہ پالیسی کا حصہ ہو چاہے صدر کوئی بھی ہو، ہو گا وہی جو پینٹاگون چاہے گا۔ دنیا بھر کے کمزور ممالک میں اپاہج ذہن رکھنے والے افراد ٹرمپ کی

Read more

مطالعہ پاکستان میں اقلیتی طبقہ کی خواتین کیوں نظر انداز

پاکستان میں مذہبی اقلیتی خواتین نے 1947 میں اپنی آزادی کے بعد سے ملک کی قومی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے، باوجود اس کے کہ انہیں دوہری پسماندگی کی وجہ سے نظامی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کی شراکتیں تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، سماجی کام، سیاست، اور انسانی حقوق کی سرگرمی سمیت مختلف شعبوں پر محیط ہیں لیکن اس کے باوجود ایک مرتبہ پھر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مطالعہ پاکستان میں جہاں اپنی

Read more

زاہد مسعود: ہمیں ابھی کچھ دیر اور زندہ رہنا ہے

”اوئے، حامد یزدانی! کہیہ حال اے تیرا؟ پچھانیا ای کہ نہیں؟ میں زاہد مسعود۔“ یہ درست ہے کہ یہ آواز میں نے مدتوں بعد اُس روز اچانک سُنی تھی کہ بیچ میں لاہور اور ٹورانٹو کا ہزاروں کلو میٹر کا فاصلہ اور ماہ و سال کی کچھ دہائیاں آن پڑی تھیں مگر زندگی سے بھرپور وہ آواز اور ایک شریر مسکراہٹ میں لِپٹا لہجہ میں کیوں کر بھول سکتا تھا۔ چنانچہ ان کے خاموش ہونے پر میں نے زاہد مسعود

Read more

1971 پاکستان کی تقسیم: تاریخ کا ایک اہم موڑ

جنوبی ایشیا کی تاریخ کے سب سے اہم اور تکلیف دہ لمحات میں سے ایک 1971 میں پیش آیا جب پاکستان تقسیم ہوا اور بنگلہ دیش کا قیام عمل میں آیا۔ یہ واقعہ نہ صرف جغرافیائی تبدیلی بلکہ سیاسی تنازع، ثقافتی علیحدگی اور انسانی مصائب کی ایک کہانی بھی تھی۔ اس تقسیم کے اسباب، واقعات اور نتائج کو بہتر طور پر سمجھنے سے اس کے علاقے پر پڑنے والے گہرے اثرات کی وضاحت ہوتی ہے۔ پس منظر: جغرافیہ اور ثقافت

Read more

سندھ میں اب سردار بھی غیر محفوظ ہو گئے، تحریک انصاف رہنما پر قاتلانہ حملہ

سندھ میں امن و امان کی تازہ صورتحال انتہائی خراب ہے۔ جبکہ آئی جی سندھ کے مطابق سندھ میں امن امان کی صورتحال پہلے سے بہتر کا ڈائیلاگ اس وقت سننے کو ملتا ہے جب کوئی بڑا حادثہ پیش آتا ہے۔ سندھ بالخصوص سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں انسانی زندگی چیلنج بنی ہوئی ہے جہاں حکومتی رٹ بالکل ختم ہوتی نظر آ رہی ہے۔ پولیس کی سینکڑوں شہادتیں بھی بے بسی کا ماتم ہی ہے جہاں پولیس کے پاس پرانا

Read more

منٹو، ہم اور ہمارا عہد

اگر یہ کہا جائے کہ یہ عہد سعادت حسن منٹو کا عہد ہے تو کچھ بے جا نہ ہو گا۔ آئے دن جس طرح معصوم لوگ مذہبی انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں ایسا لگتا ہے کہ اس عہد کو ایک منٹو کی بہت ضرورت ہے۔ اتنی ضرورت جتنی شاید 1947 ء میں ہندوستان یا پاکستان کو بھی نہ تھی۔ وہی منٹو جو نہ صرف اردو کا بلکہ دنیائے ادب کا بڑا افسانہ نگار ہے اور جس نے اپنے

Read more

سوشل میڈیا، ”شَٹَٹّا کلچر“ اور صاحب لوگ

والد صاحب میرے ساتھ انتہا درجہ کا پیار کرتے تھے۔ والدہ صاحبہ کی وفات تو اُس وقت ہو گئی جب میری عمر تین سال یا اُس سے بھی کم تھی۔ والد نے ماں کی طرح پالا اور خیال رکھا اور آخری سانس تک پدرانہ محبت مجھ پہ نچھاور کرتے رہے۔ ایک بات پہ تھوڑا سا خفا ہوتے تھے کہ راقم صبح کی نماز گاؤں کی مسجد میں جا کر کیوں نہیں پڑھتا؟ سورج نکلنے تک لحاف میں کیوں پڑا رہتا

Read more

جاگیرداری سماج میں جمہوری حقوق کے خواب

بات قومی حقوق کی جدوجہد سے شروع ہوئی اور پاکستان کی سیاسی تاریخ، تہذیب و ثقافت اور قومی آزادی، مساوات، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور دہشت گردی کے پیچھے کار فرما ہاتھ سے ہوتی ہوئی سامراجی غلامی تک جا پہنچی۔ یہ برطانیہ کے شہر بارنسلے میں منعقد ہونے والی جی ایم سید کی 121 ویں برسی کی تقریب تھے، جِس کا اہتمام ورلڈ سندھی کانگریس برطانیہ نے کیا تھا، اور راقم کو بھی اپنے پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے اظہار

Read more

پاکستانی جمہوریت اور اس کی ناکامی کے اسباب

پاکستان میں جمہوریت کے پنپنے میں ناکامی کی متعدد وجوہات ہیں، جن میں تاریخی، سماجی، سیاسی، اور معاشی عوامل شامل ہیں۔ ان وجوہات کا تجزیہ کرنے سے ہمیں یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ جمہوریت کو کیسے مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ 1۔ سیاسی مداخلت اور فوجی حکومتیں : پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کا ایک بڑا سبب بار بار فوجی حکومتوں کا قیام رہا ہے۔ ملک کی تاریخ میں چار بڑی فوجی حکومتیں قائم ہوئیں، جنہوں نے جمہوری

Read more

وادی سندھ کی تہذیب کی معدوم زبان

دنیا کے ماہرین کی موجودہ تحقیق کے مطابق وادی سندھ کی تہذیب 8000 سال قدیم ہے۔ اس رائے کے پیش نظر کہا جا سکتا ہے کہ وادی سندھ کی زبان بھی اتنی ہی قدیم ہے جتنی وادی سندھ اور اس کی تہذیب قدیم ہے مگر آج تک یہ زبان معدومی کا شکار ہے۔ اس کی تحریر کو پڑھنے یا سمجھنے کے لیے دنیا کے ماہرین کی کوشش ناکام رہی ہے۔ دنیا بھر کے ماہرین نے وادی سندھ کی زبان پڑھنے

Read more