”کپاس کا پھول“ ، پنجاب کے دیہات اور اردو ادب

احمد ندیم قاسمی پاکستانی دیہات کی سادگی اور انسانی تقدیر کی پیچیدگی کو متحد کر کے اس حقیقت کو پیش کرتے ہیں کہ پاکستانی دیہاتیوں کی تقدیر چکی کی مانند ہے، جسے دیہاتی چلتے ہوئے اپنے پچھتاوے اور بے بسی کو کفارہ اور امکانات میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ مصنف کے نزدیک ان کا ادبی اور جمالیاتی مقصد قارئین کو بتانا ہے کہ وہ پاکستانی دیہاتی جن کی اکثریت ناخواندہ ہونے کے باوجود، ان کی آواز اور احساسات شہر والوں

Read more

آبپارہ اور پی ٹی آئی کی آبپاشی

2010 میں خان صاحب کو ملکی سیاست میں بھرپور لانچ کرنے کے منصوبے کا آغاز ہوا، گو کہ بیک ڈور پر کافی عرصہ سے اس پر کام ہو رہا تھا۔ اس حوالے سے پرویز الہی صاحب کا بیان قابل ذکر ہے کہ ”میں نے جنرل کیانی سے کہا کہ پاشا (اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی) کو روکیں، یہ ہمارے سارے بندے توڑ کر پی ٹی آئی میں بھیجے جا رہا ہے“ ۔ خان صاحب کی ملکی سطح

Read more

آواز دوست: تاریخ اور قحط الرجال

” آواز دوست“ کے پہلے حصے میں مختار مسعود نے تاریخ کو موضوع بنایا۔ وجہ شاید یہ ہے کہ وہ چونکہ خود بیوروکریٹ تھے اور تاریخ کا خاصا مطالعہ رکھتے تھے۔ جب مینار پاکستان تعمیر ہوا تو وہ تعمیری کمیٹی کے صدر تھے۔ انھوں نے مینار پاکستان کے ذریعے سے تعمیر پاکستان کے حالات کو پیش کیا۔ پھر دنیا میں موجود اور بہت سے میناروں کا تذکرہ بھی کیا۔ ان میناروں کی پائیداری اور ناپائیداری پر بحث کی۔ ان کی

Read more

ریئلٹی شو سٹار عرفی جاوید کا مصنف چیتن بھگت سے جھگڑا کیوں ہوا؟

سوشل میڈیا پر سرگرم عرفی جاوید ایک ریئلٹی ٹی وی سٹار ہیں جو ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں۔ انسٹاگرام پر عرفی جاوید کو تقریباً دس لاکھ لوگ فالو کرتے ہیں اور لاکھوں لوگ ان کی ریلز اور ویڈیوز دیکھتے ہیں۔

Read more

رات، بخار، خیالات

جمشید جب سونے کے لیے بستر پر لیٹا تو اس کا جسم دکھ رہا تھا۔ آج سارا دن اس نے سفر کیا تھا اور اپنے دفتر کی طرف سے دوسرے شہر گیا ہوا تھا۔ واپسی پر اس نے کھانا کھا کر بتیاں بند کرا دی تھیں اور وقت سے پہلے ہی سونے کی کوشش کرنے لگا تھا۔ اس کے بیٹے نے کہا بھی تھا ابھی تو صرف آٹھ بجے ہیں لیکن جمشید نے جھاڑ کر سونے پر مجبور کیا اور

Read more

پروین شاکر ایک ماں کے روپ میں!

پروین شاکر کے اکلوتے صاحب زادے سید مراد علی گزشتہ برس یعنی 2021 میں بیالیس برس کے ہو گئے پروین کی زندگی میں جب یہ ہندسہ آیا تو انھوں نے اپنا مسکن ہی تبدیل کر لیا اور اپنے بے پایاں تخلیقی سفر کو جب وہ ماہ تمام بن چکا تھا چھوڑ کر ملک عدم روانہ ہوئیں۔ میں چاہتی تھی کہ جب مراد میاں بیالیس برس کے ہوجائیں تو ان کی طویل عمری کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں ان کا

Read more

سمرقند و بخارا اور آکسفورڈ

آکسفورڈ پہنچے تو سمر قند و بخارا بہت یاد آئے۔ یونیورسٹی کے صدیوں پرانے کالجوں میں نوجوان دمکتے چہروں کو دیکھا تو ریگستان سکوائر کے ویران مدارس آنکھوں میں گھومنا شروع ہو گئے۔ ان کالجوں میں موجود خوبصورت چیپل دیکھے تو دھیان مدارس کے ساتھ موجود غیر آباد مساجد کے منقش اور رنگین گنبدوں میں الجھا رہا۔ دونوں کا طرز تعمیر ایک دوسرے سے بہت مختلف ہے لیکن ان دونوں میں طلبا کے لیے لائبریریاں، لیکچر ہال اور رہائش کے

Read more

مزاح نگاری

مزاح کی کئی قسمیں ہیں۔ کچھ عام فہم ہیں کچھ دو بار پڑھنے پر سمجھ آتی ہیں۔ بعضی معرفت کی باتیں ایسی ہیں جو فقط پہنچے ہوؤں کو سمجھ آتی ہیں۔ بعض کسی ذی روح کو سمجھ نہیں آتیں۔ جیسا کہ ایلون مسک کا مزاح ہے۔ اکیلا ہی لگا رہتا ہے۔ پڑھنے والے کنفیوز کہ یہ ٹویٹ سنجیدہ ہے یا مزاحیہ؟ مزاح کی یہ قسم شاید سنجیدہ مزاح کہلاتی ہو۔ بہر حال جتنی بھی اقسام آج تک بیان ہوتی آئی

Read more

روس پر 34 سال حکمرانی کرنے والی ’محبت کی متلاشی‘ ملکہ جو اپنی فتوحات اور معاشقوں سے مشہور ہوئیں

18ویں صدی ختم ہو رہی تھی جب روس کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے حکمران رہنے والی کیتھرین ’دی گریٹ‘ کی موت کے ساتھ اُن کی فتوحات اور معاشقوں سے بھرپور 34 سالہ عہد تمام ہوا۔ وہ 1729 میں پیدا ہوئیں تو ’سوفی‘ نام پایا۔ وہ پرشیا (جرمنی) کے  ایک غیر معروف شہزادے کی بیٹی تھیں۔ 16 سال کی عمر میں ایکاٹرینا یا کیتھرین الیکسیوینا کے خطاب کے ساتھ روس کی زارینہ الزبتھ کے 17 سالہ بھانجے کارل پیٹرالریچ

Read more

محمد حفیظ خان کا ناول : حیدر گوٹھ کا بخشن

تبصرہ : نعیم اشرف محمد حفیظ خان کا ناول : حیدر گوٹھ کا بخشن، گزشتہ ماہ بک کارنر جہلم نے شائع کیا ہے۔ یہ ناول اتنا دلچسپ ہے کہ 359 صفحے کا ناول میں نے چند دنوں میں پڑھ لیا۔ ناول کے بارے میں چند تاثرات ’ہم سب‘ فیملی کے لیے پیش خدمت ہیں : کتاب کا سر ورق بہت دلکش ہے۔ اس میں ہمارے دیس بالخصوص پنجاب میں رائج ٹرک کلچر اور ٹرک ہوٹل نظر آتے ہیں۔ سرورق پر

Read more

نواز شریف کی ’شہابی‘ گھڑی سے ’کعبہ ایڈیشن گراف‘ تک: وہ گھڑیاں جنھوں نے عالمی رہنماؤں کو مشکل میں ڈالا

عمران خان کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے تحفے میں ملنے والی گراف ’کعبہ ایڈیشن‘ گھڑی کی فروخت اور اس کے بعد کیے جانے والے دعوؤں کے بعد ایک سیاسی ہلچل پیدا ہوئی ہے۔ مگر ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ لگژری گھڑیوں نے کسی معروف سیاسی شخصیت کو توجہ کا مرکز بنایا۔

Read more

’ڈیڈیز آرمی‘: کیا روہت شرما کو ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے ہٹانے اور بڑی تبدیلیوں کا وقت آن پہنچا ہے؟

کیا وہی ٹیم جس نے 2021 میں بہت بری کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ اگلے سال ورلڈ چیمپئن بن سکتی ہے خاص طور پر جب ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی بوڑھے ہو چکے ہوں اور ٹیم کو ’ڈیڈیز آرمی‘ کہا جا رہا ہو؟

Read more

’ایسی فضول باتیں نہیں کرنی چاہیے‘ شامی کے طنز پر شاہد آفریدی ناراض

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کی شکست ایک بار پھر انڈین اور پاکستانی شائقین کو آمنے سامنے لے آئی ہے اور کرکٹرز بھی اس معاملے میں کچھ پیچھے نہیں۔

Read more

”راجہ گدھ“ میری نظر میں

راجہ گدھ بانو قدسیہ کا مقبول ترین ناول ہے جو عنوان کے لحاظ سے نہایت جاندار، منفرد، جاذب نظر اور تجسس کا حامل ہے۔ اس میں ذہنی اور نفسیاتی تصور کا مطالعہ مذہبی اقدار کی روشنی میں پیش کیا گیا ہے۔ جس سے ناول کا تناظر علامتی بن گیا ہے۔ بانو قدسیہ نے یہ تناظر انسان (خصوصاً مرد) کی نفسیات اور سرشت کو دریافت کرنے کے لیے تشکیل دیا ہے۔ جس میں انھیں خاطر خواہ کامیابی ملی ہے۔ لیکن ان

Read more

محمد خالد اختر کی فینتاسی بیس سو گیارہ

محمد خالد اختر اردو کے معروف ادیب ہیں۔ ان کا تعلق بہاولپور سے تھا۔ انگریزی ادب ان کا اوڑھنا بچھونا تھا۔ وہ کہتے ”رابرٹ لوئس سٹیونسن میری پہلی اور آخری محبت ہے۔“ وہ سوچتے انگریزی زبان میں تھے اور لکھتے اردو زبان میں تھے۔ ان کی اس عادت نے اردو زبان کو ایک نیا آہنگ بھی دیا۔ انہیں ادیبوں کا ادیب کہا جاتا ہے۔ ان کی تصانیف میں ان کا ناول چاکیواڑہ میں وصال سرفہرست ہے جسے اس کے اسلوب

Read more

’ملزم فرار ہوا تو فوراً فیصلہ کر لیا کہ ہر صورت اسے واپس تحویل میں لینا ہے‘

لاہور ہائیکورٹ میں جب ریپ اور بلیک میلنگ کے ایک ملزم کی درخواست ضمانت منسوخ ہوئی تو اس نے پولیس کی تحویل سے فرار کا راستہ اپنایا مگر ایک بہادر خاتون اہلکار نے تنہا اس کا تعاقب کیا اور قانون کی گرفت سے نکلنے کی اس کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا۔

Read more

سپین کا پورا گاؤں جو صرف ساڑھے پانچ کروڑ روپے میں خریدا جا سکتا ہے

سپین کے شمال مغرب میں واقع سالٹو ڈی کاسٹرو نامی پورا گاؤں برائے فروخت ہے اور اس کی قیمت دو لاکھ 59 ہزار امریکی ڈالر یا پاکستانی روپیے کے حساب سے صرف پانچ کروڑ 61 لاکھ روپے ہے۔

Read more

ایک خط علامہ اقبال کے نام

حکیم الامت، شاعر مشرق، علامہ محمد اقبال صاحب بصد عجز و انکسار سلام آج ساری قوم آپ کا دن مناتی رہی مگر اپنی تو وہی بے ڈھنگی چال یعنی کہ ہمارا حجرہ جہاں بستر پہ لیٹے لیٹے ہمیں نادر قسم کے خیالات سوجھتے رہتے ہیں۔ ایک ہم ہی کیا ساری قوم اب چھٹی کا دن ایسے ہی مناتی ہے۔ بہت تیر مارا تو ٹی وی کے کان مروڑ لیے ۔ ٹی وی سے یاد آیا کہ آج آپ کے مرقد

Read more

دوسروں کی خوشی کو خراب مت کریں

کچھ لوگ ہر معاملے میں اپنی الگ رائے دوسروں پہ تھوپنے کی کوشش کرتے ہیں چاہے وہ دوسروں کے لیے تکلیف کا باعث ہی کیوں نہ بنے۔ ان میں سے کسی کو انفرادیت کا شوق ہوتا ہے اور کوئی چھوٹے ظرف کا مالک ہوتا ہے۔ ایسے لوگ ہر خوشی کے موقع پہ صف ماتم بچھا کر بیٹھنا ضروری سمجھتے ہیں۔ کوئی دن منایا جا رہا ہو یا کوئی کامیابی ملی ہو یا کچھ اور ہو یہ اس میں کیڑے نکال

Read more

سیاسی برداشت کا فقدان

ملک بھر میں جاری سیاسی محاذ آرائی کی وجہ سے معاشرے میں پنپنے والے عدم برداشت، گالم گلوچ اور ایک دوسرے کو دشمن سمجھنے کے رجحان کا نتیجہ اگر ایک طرف پی ٹی آئی کے سربراہ پر قاتلانہ حملے کی صورت میں سامنے آیا ہے تو دوسری طرف سیاسی عدم برداشت کی ایک جھلک پشاور سے تیمر گرہ جانے والی مسافر کوچ میں سیاسی بحث و تکرار میں علاقہ قلعہ گئی گاؤں سیار درہ کے پی ٹی آئی کے کارکن

Read more

علامہ اقبال اور ایما کا تعلق، عشق یا سادگی کی انتہا؟

اقبال اور ایما کا ملاپ نہیں ہو سکا، لیکن اردو دنیا کو پھر بھی ایما کا شکرگزار ہونا چاہیے کہ ان کی بدولت اردو کو چند لازوال رومانوی نظمیں مل گئیں۔

Read more

پرتشدد حربوں کے مہلک نتائج!

قومی زندگی کے اس موڑ پر پہ جب ہماری مملکت پیراڈائم شفٹ کے نازک مراحل عبور کر کے ایک ساورن ریاست کی صورت میں ڈھلنے کے قریب آن پہنچی تھی، ایسے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی پرتشدد مزاحمتی تحریک مملکت کو انتشار کی طرف دھکیلنے کے علاوہ قوم میں داخلی تقسیم کو بڑھا کر سویلین بالادستی اور آئین کی حکمرانی کی راہ کھوٹی کر رہی ہے، خان کے اس جارحانہ طرز عمل کے نتائج آئینی نظام کے مستقبل پر

Read more

بابا کوڈا ، اسلامی صدارتی نظام ، عمرانی لانگ مارچ اور ایران

2015 میں تہران میں میرے قیام کو ایک سال ہو چکا تھا اور میں کافی حد تک فارسی بول چال لیتا تھا۔ ایران امریکہ دشمنی کی بابت پاکستان میں بھی بہت کچھ پڑھ اور سن رکھا تھا اور وہاں جا کر اس کا بخوبی مشاہدہ بھی ہوا۔ ایران میں جا بجا ”مرگ بر امریکا“ کی وال چاکنگ اور بڑے بڑے بینرز اور پوسٹر نظر آئے۔ اس وقت ایرانی ایک ملین تمان کے بدلے 36 ہزار روپے پاکستانی بنتے تھے۔ آئے

Read more

نسوانیت کی کمی کا شکار عورت

مانا جناب کہ کچھ حروف جوڑ کر لکھ لیتے ہیں ہم، ایسے ہی گزارا سا اور آپ کو اچھا بھی لگتا ہے۔ لیکن ہمارے لکھے پہ جو آپ لکھتے ہیں اس کی تو بات ہی کچھ الگ ہے۔ داد تو بنتی ہے نا جب کچھ پڑھ کر ہمارا قہقہہ مزید بلند آہنگ ہو جائے۔ لپ اسٹک کی کہانی پڑھ کر ایک بزرگ قاری نے ہم سے پوچھا کہ شادی والے دن بھی کچھ شرم ورم، کچھ لجاہٹ تھی یا نہیں؟

Read more

عورت کے نئے ہتھیار

نیاز علی ایک صوبائی حکومتی محکمہ کے مقامی دفتر میں اعلیٰ عہدہ پر فائز تھے۔ ایماندار تھے، اس لئے اوپر کی آمدنی عنقا تھی۔ والدین کی اکلوتی اولاد ہونے کی وجہ سے ماں باپ کا یہ گھر انہیں ورثہ میں مل گیا۔ گھر بے شک کوئی پرشکوہ اور قابل رشک تو نہیں تھا مگر اتنا بڑا ضرور تھا کہ خود ان کی تنخواہ سے نہیں بنایا جا سکتا تھا۔ انہی کی طرح ان کی بیٹی انوشہ کا بھی کوئی بہن

Read more

تعلق کا نادیدہ بوجھ (3)

سونیا گاڑی میں بیٹھ کر جا چکی تھی۔ فہد نے جیب میں رکھے جیولری بکس کو انگلیوں سے چھوا۔ سوچا تھا کہ سونیا کو گھر چھوڑتے وقت شب بخیر کہہ کر اس کے گال پر ہلکا سا دوستانہ بوسہ دے کر اسے دے گا۔ اگر اس نے اجازت دی تو یہ بریسلٹ اس کی کلائی پر باندھ بھی دے گا لیکن وہ سنہری بالوں والا آ گیا اور سونیا ہاتھ ہلاتی رخصت ہو گئی۔ جاتے جاتے گھر کی چابی بھی

Read more

انڈونیشیا: دنیا کے بڑے مسلم ملک کے کرنسی نوٹ پر ہندو دیوتا کی تصویر کہاں سے آئی؟

دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے بدھ کے روز ملک کی سرکردہ پارٹیوں بی جے پی اور کانگریس کو تقریباً دنگ کر دیا جب انھوں نے انڈیا کے کرنسی نوٹ پر ہندو دیوی دیوتاؤں گنیش اور لکشمی کی تصویر لگانے کی اپیل کی۔

Read more

حادثہ ٹائی راڈ کھلنے سے نہیں ہوا

محمد خالد اختر نے اردو ادب میں جو مقام پایا، ان کے بارے میں تعارفی پیرایہ بیان اختیار کرنا بذات خود سوئے ادب کے زمرے میں شمار ہو گا۔ جس لکھنے والے نے سعادت حسن منٹو اور فیض احمد فیض سے داد پا رکھی ہو، اسے ہماری شکستہ پا، لکنت زدہ نسل سے توصیف کی کیا حاجت؟ ناول لکھا تو چاکیواڑہ میں وصال، مزاح پر توجہ دی تو چچا عبدالباقی، طنز کا نشتر اٹھایا تو مکاتیب خضر، ترجمے پر نظر

Read more

توشہ خانہ کیس پر غالب کا اور ہمارا مشترکہ دکھ

مرزا نوشہ کی زندگی پر بنایا گیا ڈرامہ ایک تو بذات خود غالب جیسی شخصیت کی وجہ سے یادگار ہو گیا دوسرا نصیر الدین شاہ کی اداکاری نے بھی اس میں رنگ بھر دیے۔ ایک جگہ نصیر الدین شاہ مطلب مرزا نوشہ اپنے دوست سے فرنگیوں کی آمد کے بعد دلی کے اجڑنے پر گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کہیں کوئی شہر بک رہا ہے کہیں ریاست بک رہی ہے یہ کیسے سوداگر آئے ہیں اس ملک میں سارا

Read more

آپ کو انکل اقبال کے ساتھ کوئی اختلاف تو نہیں؟

کون اقبال؟ سوال کے جواب میں بھی سوال ہی پوچھا گیا اور میں نے بھی تو جان بوجھ کر ایک شاعر سے مبہم سوال کیا تھا۔ کچھ توقف کے بعد میں نے دوبارہ شرارتی انداز میں لکھا، ”اوہو بھئی انکل علامہ اقبال“ تو اس پہ کہنے لگے نہیں تو مجھے ان سے کوئی اختلاف کیوں ہو گا۔ اچھا تو پھر ہم اقبال ڈے پر ڈاکٹر صاحب کی شاعری پڑھیں گے انصر بھائی۔ ”ہاں چلو ٹھیک ہے“ کہہ کر انہوں نے

Read more

انڈیا بمقابلہ پاکستان: جب دو روایتی حریفوں نے جنگ کے دوران بھی کرکٹ کھیلی

پاکستان اور انڈیا کے درمیان آغاز میں ہونے والی زیادہ تر سیریز کا نتیجہ ڈرا رہا۔ دونوں ممالک کے درمیان سنہ 1965 اور 1971 کی جنگوں کی وجہ سے خراب ہوتے تعلقات کے باعث اگلے 17 سال تک کوئی میچ نہیں کھیلا گیا۔ اور بلآخر ایک سفارتی کوشش کے نتیجے میں کرکٹ تعلقات سنہ 1978 میں بحال ہو گئے اور انڈیا نے پاکستان کا دورہ کیا۔

Read more

اوریا مقبول جان کی متھیرا کی موجودگی میں دلچسپ اور پرمغز گفتگو

میں نے جب یہ عنوان دوستوں میں متعارف کروایا تو بہت سے دوست زیر لب مسکرائے اور کہا کہ یہ جملہ تو کھلا تضاد لگتا ہے پوچھنے پر فرمانے لگے کہ بھائی صاحب کون سے جہاں میں رہتے ہیں آپ؟ اوریا کی باتیں ”جذباتی چٹکلے بازیاں“ تو ہو سکتی ہیں پرمغز بالکل نہیں مگر جیسا آپ فرما رہے ہیں کہ یہ پرمغز قسم کی گفتگو انہوں نے متھیرا کی موجودگی میں کی ہے اس کا کریڈٹ تو پھر متھیرا کو

Read more

مولاجٹ: دی لیجینڈ پاکستانی ”پلپ فکشن“ ہے

مولا جٹ پاکستان کی پلپ فکشن ہے اور بلال لاشاری پاکستان کا کوئنٹن ٹارنٹینو۔ مولا جٹ ڈیفینڈرز خوش ہو جائیں۔ مولا جٹ اوفینڈرز، یہ ایک طنز تھا۔ باقی صوبوں کی عوام اپنی علاقائی غیر مناسبت کے مطابق کنفیوزڈ رہیں کہ وہ کیا رائے دیں۔ بھائی ہر بات پر رائے دینا ضروری نہیں ہوتی۔ فضول کام ہے میری طرح کے فارغ لوگوں کا۔ مگر سنجیدگی سے دیکھا جائے تو کیا ہوا اگر ایک فلم بن گئی جس کو لوگ پسند کر

Read more

ڈاکٹر قاسم یعقوب کا ناول ” خلط ملط”

بلاشبہ آج نئے اہل قلم کی اکثریت انگریزی کو وسیلۂ اظہار خیال بنائے ہوئے ہے، با الخصوص نثر میں۔ (فی الوقت اس کے عیوب و فوائد گنوانے کی بحث میں الجھنا ہرگز مقصود نہیں۔ ) تاہم اس سے قطعی طور پر یہ نہ سمجھنا چاہیے کہ اردو زبان و ادب کی کوکھ بانجھ ہو چلی ہے۔ کچھ صاحبان ادب اردو میں بھی سنجیدہ نوعیت کے موضوعات کو عمدگی سے برت رہے ہیں۔ انہی میں ایک نام ڈاکٹر قاسم یعقوب کا

Read more

احمد ندیم قاسمی کی شاعری میں انسان اور خدا کا رشتہ

(نوٹ: مندرجہ ذیل مضموں احمد ندیم قاسمی صاحب کی موجودگی میں اس وقت پڑھا گیا جب ٹورانٹو میں ان کی پچھترویں سالگرہ منائی جا رہی تھی۔ سیمینار کے بعد قاسمی صاحب نے مجھے گلے لگایا اور مضمون کو بہت سراہا) ٭٭٭       ٭٭٭ پوچھا تھا اک سوال ازل میں ندیمؔ نے اب تک اسے طلب ہے خدا سے جواب کی سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ انسان نے خدا سے آخر کون سا سوال پوچھ لیا تھا جس کا وہ آج

Read more

افسانہ جوہاٹسو

زندگی کے شب و روز اپنی ڈگر پر چل رہے تھے، دن کا آغاز ایک ان دیکھے خوف سے ہوتا کہ نہ جانے کس کس مسئلے اور پریشانی کا سامنا ہو گا۔ مومنہ بچوں کو کالج سکول بھیجنے کی تیاری کراتی، ماں کے ان سے سخت سست مکالمے چلتے، کبھی لاڈ بھرے جملے بھی بچوں کو خوش کرتے، بڑا بیٹا علی اپنی ترنگ میں اٹھتا اس کا چارٹرڈ اکاؤنٹینسی کا فائنل چل رہا تھا ایک آڈٹ فرم میں آرٹیکل شپ

Read more

کامیڈی ہے کیا؟

جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہو رہا ہے کہ کامیڈی فلم وہ ہے جس میں طنز و مزاح کی کہکشاں جا بجا محسوس ہو۔ ماہرین کے مطابق ایسی فلم جس میں ہنسنے ہنسانے کے عناصر موجود ہوں اور جس کا اختتام بھی پر مسرت ہو، ہنسی مذاق، مسخرہ پن عام لوگوں کے پیش نظر دکھایا جائے وہ طربیہ یا کامیڈی کہلاتی ہے۔ ہماری کامیڈی فلموں میں معاشرتی اور رومانی ڈرامے کو ایسے ہی انجام سے دوچار کرایا جاتا ہے۔

Read more

بالی وڈ ڈائری: سوناکشی سنہا اور ہما خان کی نئی فلم اور نرگس فخری کے انڈسٹری سے شکوے

بالی ووڈ ڈائری: موٹاپے کے خلاف سوناکشی سنہا اور ہما خان کی جنگ، عامر خان پھر ٹرولرز کے نشانے پر اور نرگس فخری کا بالی ووڈ پر تبصرہ

Read more

بارسلونا کی پاکستانی قونصلیٹ: کہانی ایک خط کی

قونصل جنرل بارسلونا ہراسانی کیس میں ایک نیا موڑ اس وقت آیا جب بارسلونا کے دو آن لائن چینلز اچانک ایک روز شکایت کنندہ کی برطرفی کا حکم نامہ سامنے لے آئے۔ مذکورہ حکم نامہ دیکھ کر میں نے سوشل میڈیا پر ایک تین سطری پوسٹ میں ان صحافیوں پر طنز کرتے ہوئے اس خط کو جعلی قرار دے دیا۔ ان دو صحافیوں میں سے ایک صاحب نے مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ آپ ثابت کریں کہ یہ

Read more

اے ٹی ایم مشینیں خراب ہونے کے پیچھے اصل راز کیا ہے؟

بہت سال پہلے میری ایک عزیزہ کا کہنا تھا کہ ماں باپ اپنی اولاد کو جس نام سے پکاریں، وہی نام مشہور ہوتا ہے اور ماں باپ جس خطاب سے نواز دیں، دنیا بھی آپ کو وہی کچھ سمجھتی ہے۔ زمانہ طالب علمی میں جب میں ماہانہ خرچہ لینے بہاول پور سے چندی پور گاؤں اپنے والد صاحب کے پاس جاتا تو وہ مجھے محبت سے کہتے ”آ گئے سیٹھ صاحب!“ ۔ اب کیا پتہ تھا جیب میں کچھ ہو

Read more

جرمنی اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کشمیر پر بیان پر انڈیا برہم کیوں؟

جرمن وزیرِ خارجہ نے اپنے بیان میں مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا ہے جس پر انڈیا میں سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر تنقید کی جا رہی ہے۔ کیا کشمیر پر عالمی برادری کا مؤقف تبدیل ہو رہا ہے؟

Read more

فواد چوہدری: تحریک انصاف کے رہنما کے ’نسل پرستانہ‘ بیان کی سوشل میڈیا پر مذمت

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا ایک جملہ گذشتہ روز سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سابق سربراہ بشیر میمن نے وزیر اعظم ہاؤس میں ’پٹھان کے ساتھ باتھ روم جانے کا رسک لیا۔‘

Read more

باسل ڈی اولیورا: نسلی تعصب کا تنازع جس نے جنوبی افریقہ پر کرکٹ کے دروازے بند کر دیے

ایک کمپنی کے نمائندے نے اوول ٹیسٹ سے قبل انھیں گھر، کار اور 40 ہزار پاؤنڈ کی پیشکش کی تاکہ ڈی اولیورا خود ہی اس سیریز سے دستبرداری کا اعلان کر دیں مگر انھوں نے غصے سے یہ آفر ٹھکرا دی۔

Read more

تنہائی کے سو سال: ریویو

یہ سلسلہ مئی کی آخری تاریخوں میں اس صبح شروع ہوا جب لاہور کی گہماگہمی میں بیٹھے اپنی نوعیت کے تنہا شاعر اور میونخ میں بیٹھی لاک ڈاؤن کے دنوں کی گرم دوپہریں اور سرد راتیں تنہا گزارتی ایک لڑکی نے مل کر قدیم مصریوں کی نہ قابل فراموش ایجاد، نظام وقت، کو (جس کو ماپنے کا ایک آلہ صدیوں بعد جرمن قفل ساز نے گھڑی کی صورت میں بنایا تھا) مات دی اور یوں انہوں نے کرہ ارے دو

Read more

خوشدل شاہ: ’فقرے کسنے والوں کو احساس ہونا چاہیے کہ کرکٹرز بھی انسان ہیں‘

سوشل میڈیا پر کچھ اس طرح کی وڈیوز وائرل ہوئی ہیں جن میں خوشدل شاہ آؤٹ ہو کر واپس آ رہے ہیں اور تماشائیوں میں سے پرچی پرچی کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔

Read more

یہ طوفان بدتہذیبی کہاں جا کر تھمے گا؟

مریم اورنگزیب صاحبہ کے خلاف پی ٹی آئی کے حامیوں کی لندن میں بدتمیزی اور ہراسانی کا واقعہ قابل مذمت اور نہایت افسوس ناک ہے۔ ان کو لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں کافی خریدتے ہوئے پی ٹی آئی ٹرولز نے ہراسانی کا نشانہ بنایا اور اس کی وڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں۔ ویڈیوز کے اپ لوڈ ہوتے ہی پی ٹی آئی والوں نے اس بدتہذیبی پر خوب طنز و تشنیع کے تیر برسائے اور واہ

Read more

رؤف کلاسرا اور برائلر دانشور

ایک وقت تھا کہ کسی کو اپنی تحریر شائع کرانے کے لئے بہت پاپڑ بیلنے پڑتے تھے، 94 ءمیں صحافت شروع کی تو لکھنے کا شوق بھی ہو، اس وقت نوائے وقت ملتان کے میگزین ایڈیٹر عارف معین بلے تھے، ان کے پاس اپنی پہلی تحریر لے کر گیا تو انہوں نے پہلی دو لائنیں پڑھنے کے بعد کاغذات سائیڈ پر رکھتے ہوئے کہا کہ اس کو پڑھنے کے لئے مجھے پہلے دو گولیاں ڈسپرین کا کھانا پڑیں گی، ان

Read more

صدر پوتن کا یوکرین کے چار خطوں کو ضم کرنے کا اعلان، ’یہ ہمیشہ روس کا حصہ رہیں گے‘

روسی صدر نے جمعے کو چاروں مقبوضہ خطوں کے روسی حمایت یافتہ رہنماؤں کے ساتھ الحاق کے معاہدے پر دستخط کیے تاہم مغرب نے ان علاقوں پر روسی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے اس پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

Read more

نذر محمد راشد اور ”ایران میں اجنبی“

نذر محمد راشد اردو کے شاعر ہیں۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ راشد پاکستانی شاعر ہیں۔ شاعر اپنی سفارتی پیشہ کی وجہ سے وہ ایک دہائی سے بھی کم عرصہ پاکستان میں رہے۔ شاید راشد کے لئے پاکستان ایک دور دراز کے رشتہ دار کی مانند ہے جس کے ساتھ پدرانہ تعلقات ہوتے ہوئے بھی گہرے تعلقات نہیں ہیں۔ اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ بے شک فیض احمد فیض پاکستانی شاعر ہیں لیکن راشد صرف اور صرف اردو

Read more

 مذکر

اس کی تین بیٹیاں تھیں، صدف اور سارا کی شادی اس نے ایک ساتھ کر دی تھی۔ اب صرف بشریٰ رہ گئی تھی۔ بشریٰ میڈیکل کے آخری سال میں تھی۔ دو سال قبل اس کی منگنی ہوئی تھی اب لڑکے والے شادی کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے۔

اس روز بشریٰ کالج گئی ہوئی تھی، احسان نے کھا نا مانگا۔ فوزیہ آٹا گوندھنے لگ گئی۔ احسان کی بھوک برداشت سے باہر ہوئی تو وہ بھونکنے لگا۔

دروازے کی گھنٹی پر کوئی ہاتھ رکھ کر بھول گیا تھا۔
آ رہا ہوں آ رہا ہوں۔ احسان تیز تیز چلتا ہوا دروازے پر پہنچا۔

بشری کو دروازے پر کھڑے دیکھا تو فوراً اپنے تاثرات درست کیے۔ آ جاؤ بیٹا آ جاؤ۔ آج جلدی آ گئیں۔ کیوں؟

Read more

ادیبوں کے لطائف

جاوید اختر اور شبانہ اعظمی سے ٹیلی ویژن پر انٹرویو چل رہا تھا۔ اینکر نے شبانہ سے سوال کیا کہ کیا جاوید اختر جیسی شاعری کرتے ہیں یہ تو بڑے رومانٹک ہوں گے؟ شبانہ نے جواب دیا رومانس تو انہیں چھو کر بھی نہیں گزرا ہے۔ اینکر نے جاوید کی طرف دیکھا تو بولے جو لوگ سرکس میں کام کرتے ہیں وہ اپنے گھر میں تھوڑا لٹکے ہوئے ملتے ہیں۔ ضمیر جعفری نے بشریٰ رحمن کے بارے میں لکھا: اس

Read more

جدت، محبت اور ثقافت کا سنگم ‘طلسم ہوش افزا’

زمانہ قدیم کے داستان گو کے ہاں افکار و خیال سے کہیں بڑھ کر کہانی کہنے کا انداز معانی رکھتا تھا، اس کے الفاظ کا اتار چڑھاؤ سننے والوں کے دلوں میں بھی جوار بھاٹے کا باعث بنے یہ اس کی کامیابی تھی۔ وہ اپنے الفاظ سے تخیل کا ایک جہان تخلیق کرتا اور اس کے سننے والے ساتھ ہی ساتھ ان جزیروں کی سیر کرتے، باغوں کے ثمرات سے لطف و اندوز ہوتے، جانوروں سے ہم کلامی کرتے اور

Read more

"گھر واپسی یا صرف نام واپسی” ہندو بننے والے مسلمانوں کو کیا ملا؟

چار سال کی بچی مذہب کے بارے میں کیا جانتی ہوگی؟ اگر اسے زویا کے نام سے پکارا جائے تو بھی وہ شاید ہی سمجھ پائے کہ اس کے والدین مسلمان ہیں، اس لیے یہ اس کا یہ نام رکھا گيا ہے۔

Read more

”رنگ ہی رنگ، سب رنگ“

سب رنگ ڈائجسٹ وہ رسالہ جس نے عشروں سے لوگوں کو گرویدہ بلکہ دیوانہ بنا رکھا ہے۔ یہ ایسا بے مثال جریدہ تھا کہ اس میں دنیا بھر کا بہترین فکشن شائع ہوا جس کو باذوق قارئین اب بھی پڑھنا چاہتے ہیں لیکن اب سب رنگ کے پرانے شمارے ملنا قریب قریب ناممکن ہے۔ خوش قسمتی سے اب اس بہترین ذخیرے کو وقت کی دست برد سے بچانے کے لیے کتابی سلسلے کی صورت میں محفوظ کیا جا رہا ہے۔

Read more

بابر اعظم اور محمد رضوان کی ریکارڈ شراکت نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں فتح دلائی اور ناقدین کو غلط ثابت کیا

ایشیا کپ فائنل اور پھر انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے بعد پاکستان کی سلامی جوڑی پر سٹرائیک ریٹ کے حوالے سے تنقید کی جا رہی تھی۔ مگر کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے دوسرے میچ میں ریکارڈ شراکت سے فتح دلا کر ناقدین کو غلط ثابت کیا۔

Read more

اور لڑکی میں جن آ گیا (دوسرا اور آخری حصہ)

رجو، اب باپ کے گھر واپس پہنچی تو وہ بہت سے قیمتی ملبوسات، سونے کے زیورات اور ایک مربع اراضی کی مالک تھی۔ اس لئے جب اس نے سب کو صاف صاف لفظوں میں کہا کہ اس کی طلاق کی وجہ سے کوئی اس سے دکھ یا ہمدردی کا اظہار نہیں کرے گا، یہ طلاق اس کے لئے خوشی کی بات ہے اور اس کی جیت بھی، تو کسی کی بھی اس کے آگے بولنے کی جرات نہ ہوئی۔ رجو

Read more

"پوٹھوہار: خطہ دل ربا” پر اردو کے صاحب طرز ادیب شکیل عادل زادہ کی رائے

یوں ڈاکٹر شاہد صدیقی کو دیکھیے تو وہ ایک سادہ وضع، خوش اطوار و خوش گفتار شخص، ایک معلّم اور ادیب۔ ان کی تحریریں پڑھیے تو کیا ہمہ جہت، ہمہ صفت، رنگا رنگ شخصیت۔ ادب و شعر، موسیقی، تاریخ، تعلیم، فلم، سیاحت، طرح طرح کے ناقابلِ فراموش مناظر، واقعات اور کرداروں سے ان کا نہاں خانہ آباد ہے۔ گورڈن کالج پنڈی سے انگریزی میں ماسٹرز کیا تھا اور پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ سول سروس کی شہنشہی کے لیے راستے

Read more

سیلاب اور آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود پاکستان میں بیرونی فنانسنگ کیوں نہیں آ رہی؟

اگرچہ پاکستان میں 2010 میں آنے والے سیلاب سے حالیہ سیلاب کی نسبت کم نقصان ہوا تھا تاہم اُس وقت پاکستان کو ملنے والی امداد کہیں زیادہ تھی۔ آخر وہ کیا وجوہات ہیں جو مدد کرنے والے بڑے ممالک اور عالمی اداروں کو پاکستان کو فنڈز کی فراہمی سے روک رہی ہیں؟

Read more

موم بتی کی لو

میں آرڈر کا انتظار کر رہا تھا۔ وقت گزاری کے لیے ریسٹورانٹ میں بیٹھے ہوئے افراد کا جائزہ لینے لگا۔ یہ اسلام آباد کے بلیو ایریا کا ریسٹورنٹ تھا اور اس وقت کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ میری خوش قسمتی تھی کہ مجھے آتے ہی ایک میز مل گئی۔ اس میز کے گرد چار کرسیاں تھیں۔ یوں تو کئی لوگ میز خالی ہونے کے منتظر تھے لیکن مجھے جگہ مل گئی تھی۔ دراصل یہاں ایک جوڑا بیٹھا تھا جیسے ہی میں اندر داخل ہوا میں نے انہیں اٹھتے ہوئے دیکھا تو فوراً یہاں بیٹھ گیا۔

اتفاق سے انتظار کرنے والی فیملیز پانچ سے سات افراد پر مشتمل تھیں اور ان کی نظریں بڑی میزوں پر جمی تھیں۔ ڈنر کے لیے آنے والے بیشتر افراد کے چہروں سے آسودگی جھلکتی تھی۔ میرے سامنے ایک بڑی میز کے گرد آٹھ افراد بیٹھے تھے ان میں بھاری بھرکم خواتین اور بڑی توندوں والے مرد بڑی رغبت سے کھانے میں مصروف تھے۔ اس سے اگلی میز پر ایک چار افراد پر مشتمل فیملی بیٹھی تھی۔ مرد گنجا تھا اور اس کے چہرے پر گھنی سیاہ داڑھی تھی جبکہ اس کی بیوی دبلی پتلی سی عورت تھی اور خاصی دلکش لگ رہی تھی۔

Read more

ایشیا کپ کرکٹ تنازع: لیسٹر میں پاکستانی اور انڈین باشندوں میں ایک بار پھر کشیدگی، پولیس طلب

ایشیا کپ میں پاکستان اور انڈیا کے میچ برطانیہ کے شہر لیسٹر میں پاکستانی اور انڈین شائقین میں کشیدگی کا باعث بنا۔ دونوں اطراف سے لوگ آمنے سامنے آ گئے اور صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس طلب کر لی گئی ہے۔

Read more

پاکستان انگلینڈ کرکٹ تنازع: جب انگلینڈ کے کرکٹرز نے پاکستانی امپائر ادریس بیگ کو اغوا کر کے ان پر پانی پھینکا

مہمان ٹیم میچوں کے دوران ادریس بیگ کے بعض فیصلوں سے سخت ناراض تھی اور ان کا خیال تھا کہ یہ فیصلے مبینہ طور پر جانبدارانہ تھے۔ اس واقعے کے بعد ذرائع ابلاغ میں ایم سی سی کی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بدتمیزی کے مزید واقعات کی تفصیلات بھی منظر عام پر آئیں۔

Read more

آواز دوست : تعارف و اہم شخصیات

آواز دوست مختار مسعود کی کتاب ہے جو پیشے کے اعتبار سے ایک بیوروکریٹ تھے۔ اس کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے حصہ اول ”مینار پاکستان“ کے عنوان سے اور حصہ دوئم ”قحط الرجال“ کے عنوان سے۔ اصناف ادب کے حوالے سے اس کتاب کو رپورتاژ میں شمار کیا جاتا ہے۔ رپورتاژ ایک صحافتی صنف ہے جسے بطور ادبی صنف صرف اردو ادب میں برتا گیا۔ لفظ Reportage انگریزی میں report کے ہم معنی ہے لیکن اگر

Read more

کئی ہزار برس کا قصہ

ایتھنز کی گلیوں میں دیو جانس کلبی ہاتھ میں لالٹین لیے گھومتا تھا۔ وہ سینوپ میں پیدا ہوا تھا، سقراط کے فلسفے سے جنم لینے والی تین بڑی تحریکوں میں کلبیت نے آنے والے دور پر بڑا اثر ڈالا۔ یونانی اس کے لیے ”سنیسزم“ کی اصطلاح استعمال کرتے تھے۔ رہبانیت بھی اسی کی آغوش میں پروان چڑھی۔ پرانی دھات سے بنی ایک لالٹین جس کی مدھم سی روشنی رات کے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں بھی ہلکا سا خلل ہی پیدا

Read more

مسی ساگا کی گلیوں میں مرزا یار پھرے سفر نامہ کینیڈا ( 2 )

دورہ آنتاریو کے آخری دو دن مسی ساگا میں مرزا یاسین بیگ کے ساتھ گزرے۔ ہم ان کی سدا بہار، ہنستی کھلکھلاتی اور شگفتہ شخصیت سے دو دن تک خوب محظوظ ہوئے۔ ان کا گھر مسی ساگا میں اس گلی کی بغل میں ہے جس کا نام مسی ساگا کے پہلے مئیر رابرٹ اسپیک کے نام پر رکھا گیا ہے۔ مرزا صاحب نے اپنے مخصوص انداز میں بتایا : ”اس بات کا انکشاف مجھ پر اس وقت ہوا جب میں مسی ساگا کے مئیر کے بارے میں کوئی تحقیق کر رہے تھا۔ وہ دن اور آج کا دن میں کبھی اس گلی میں ننگے پاؤں نہیں گیا، کیلا کھا کر پھینکنے کی جسارت کی اور نہ کبھی تھوکنے کی۔“

Read more

ملکہ الزبتھ دوم کی موت: وہ لمحہ جب تاریخ رُک گئی

بی بی سی کے شاہی امور کے نامہ نگار جونی ڈائمنڈ لکھتے ہیں کہ ملکہ کی زندگی اور کام برطانیہ کی بہترین عکاسی کرتا ہے اور یہی اس قوم کے لیے ان کی خدمت ہے۔

Read more

سری لنکا کے ہاتھوں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شکست

بہت غرور ہے تجھ کو اے سر پھرے طوفاں مجھے بھی ضد ہے کہ دریا کو پار کرنا ہے جب آپ پاکستان جیسے حریف سے بدترین شکست کا سامنا کر چکے ہوں مگر اس کے باوجود آپ کی اکڑی گردنوں سے سریا نہ نکلے، آپ دوسروں پر طنز و تشنیع سے باز نہ آئیں، آپ پیسے، طاقت اور دھونس کے ذریعے اپنے سارے ہی میچز اپنے پسندیدہ میدان میں رکھوا لیں تو بھی نتیجہ آپ کی مرضی کا نہیں نکلتا

Read more

لندن سے ’چوری شدہ‘ گاڑی کراچی میں ضبط اور دو افراد گرفتار، مگر ’یہ کار یہاں پہنچی کیسے؟‘

اس گاڑی کی خفیہ نگرانی تو کافی عرصے سے جاری تھی تاہم جب 30 اگست کو اس گھر پر چھاپہ مارا گیا جہاں یہ گاڑی کھڑی تھی تو اس پر موجود سرمئی کپڑا اتارنے کے بعد علم ہوا کہ اس پر تو مقامی نمبر پلیٹ بھی لگی ہوئی ہے۔

Read more

جب ہندوستان میں انگریزوں کے خلاف بغاوت میں طوائفوں کے کوٹھے باغیوں کی پناہ گاہ بنے

طوائفیں برصغیر کے ثقافتی ورثے کا ایک اٹوٹ حصہ تھیں جن کا ان کے فن، فارسی اور اردو ادب اور شاعری کے حوالے سے انتہائی احترام کیا جاتا۔ گو کہ وہ مغل دور سے پہلے بھی شرفا کی تفریح طبع کا سامان کرتی تھیں اور مغلیہ دور حکومت میں انھیں عروج حاصل ہوا۔

Read more

”کائنات کے بیک یارڈ سے“ : کی نظمیں :چند تاثرات

صنوبر الطاف، معاصر ادبی منظرنامے میں زرخیز تخیل اور فکری ارفعیت کے حامل تخلیق کاروں کی صف اول میں شامل ایسی شاعرہ ہیں جنھوں نے کم وقت میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ان کی تخلیقیت کے معیار کا اندازہ معاصر ادبی رسائل میں اشاعت پذیر ہونے والی ان کی تخلیقی اور تنقیدی تحریروں کے معیار سے لگایا جا سکتا ہے۔ ان کی تحریریں ایسے خیالات اور احساسات کی حامل ہیں کہ ان میں حیات آفریں اقدار کی

Read more

ریفارمیشن – تحریک اصلاح کلیسا

قدیم رومن سلطنت کے شہنشاہ قسطنطین  کا 313 ع میں عیسائیت مذہب اختیار کرنے اور پھر 391 ع میں اس کے ایک جانشین تھیوڈوسس کا عیسائیت کو رومن سلطنت کا مذہب قرار دینے سے اس کا پھیلاؤ تیزی سے ہونے لگا یوں رومن چرچ کی اہمیت اور اثر بھی بڑھ گیا اس کے قواعد اور تنظیم میں تبدیلیاں کی گئیں۔ سقوط روم ( مغربی رومن سلطنت کے خاتمے ) کے بعد بتدریج اس کا دائرہ عمل اور طاقت بوجوہ بڑھتی

Read more

کہیں آپ مغرور تو نہیں ؟

میرا مشورہ یاد رکھیں، اگر گھر کا نوکر یا مالی آپ کو سلام کرے تو جواب نہیں دینا کیونکہ ان کے سلام کا جواب دینے کا مطلب ہے کہ آپ یا تو مالی بن گئے ہیں یا نوکر، اگر نہیں بنے تو بس بننے والے ہیں، یا پھر آپ کے عزت دار خاندان کے ماضی پر غربت کی مہر ثبت ہو نے والی ہے۔ گھر کے مرد یا خاتون باورچی کو اگر سلام کا جواب دینا بھی ہو تو صرف

Read more

سوت پر سوت اور جلاپا

میں جانتا تھا کہ اس نے جو پوسٹ لگائی اس کا مخاطب میں ہوں۔ وہ میری دیوانی تھی اور مجھ سے منسوب بھی لیکن کئی سال کی ہم رکابی کے باوجود میں اس کے دل میں مستور راز جاننے میں ناکام رہا تھا۔ اب اس تصویر میں وہ غیر کی بغل میں گھسی نظر آ رہی تھی۔ میں اس سے تمام ناتے توڑ چکا تھا۔ وہ انتہائی تیز لڑکی تھی۔ جو تصویر اس نے انسٹا گرام پر لگائی اس کا

Read more

وجاہت صاحب کی شاگردی کے دعویدار بھی آخرکار اوریا صاحب کے ہی فالوور نکلے

اسی ماہ سترہ اگست کو وجاہت صاحب نے اپنے پیج پر ایک فوٹو لگائی، اس فوٹو میں ان کے ساتھ ملک کی جانی پہچانی علمی ادبی شخصیت جن کا نام ہی مقبول ہے، مطلب اوریا مقبول صاحب، دونوں خوشگوار موڈ میں ہیں۔ وجاہت صاحب نے تصویر کے ساتھ کچھ نہیں لکھا، ہو سکتا ہے وہ دیکھنا چاہتے ہوں کہ مجھے اوریا صاحب کے ساتھ خوش گوار موڈ میں دیکھ کر خلق خدا کیا کہتی ہے۔ خلق خدا نے تصویر پر

Read more

جسم کے بارے میں تاثر قائم کرنے میں آپ کی فیملی کا کیا کردار ہے؟

شکل و صورت کے بارے میں گھر والوں اور دوستوں کی باتیں عمر بھر کے لیے عدم تحفظ کا سبب بن سکتی ہیں۔ تو پھر ہم بچوں کو اپنے جسم کے بارے میں پُر اعتماد کیسے بنائیں؟

Read more

غلام عباس کی زندگی اور فن پر ایک نظر

غلام عباس اردو ادب کے نامور ادیب ہیں جو 17 نومبر 1909 کو امرتسر کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ساتویں جماعت میں انھوں نے پہلی کہانی لکھی جس کا عنوان تھا ”بکری“۔ اپنے سکول کے استاد مولوی لطیف علی پابند سے حوصلہ افزائی پا کر انہوں نے انگریزی نظموں اور کہانیوں کا اردو میں ترجمہ کرنا شروع کر دیا۔ والد کا انتقال ہوا اور ذمے داریاں بڑھیں تو نویں جماعت میں تعلیم کو ترک کر دیا۔ انھیں تین

Read more

ڈرامہ میرے ہم سفر: ہالا نے اپنے لیے بولنا نہیں سیکھا، حمزہ کی صورت میں اسے آواز ملتی ہے، ہانیہ عامر

ڈرامہ سیریل ‘میرے ہم سفر‘ میں مرکزی کردار ہالا سے زیادہ تائی شاہ جہاں (صبا حمید) کا کردار حاوی نظر آتا ہے جبکہ ہالا مکمل طور پر دوسرے کرداروں جیسے کہ دادی، چاچو اور شوہر پر انحصار کرتی نظر آتی ہے۔

Read more

پاکستان کے75 برس: یادگاری نوٹ کے ڈیزائن کا مطلب کیا ہے اور اس پر سرسیّد احمد خان اور مارخور کیوں ہیں؟

سبز رنگ کے اس نوٹ کے ایک طرف بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال، فاطمہ جناح کے ساتھ سر سیّد احمد خان کی تصاویر موجود ہیں تو نوٹ کی دوسری جانب مارخور اور دیودار کے درختوں کی تصاویر موجود ہیں۔

Read more

پاکستان کے75 برس: جب انڈین کرکٹ کپتان نے طنز کیا کہ ’پاکستانی کرکٹ ٹیم تو سکول کے لڑکوں کی ٹیم ہے‘

لالہ امرناتھ کا یہ طنزیہ فقرہ پاکستانی کرکٹرز تک پہنچا تو ظاہر ہے وہ اس پر سخت ناراض ہوئے تھے لیکن سب سے زیادہ ناراض جان گوڈارڈ تھے جنھیں پاکستانی کرکٹرز کا کھیل دیکھ کر بخوبی اندازہ ہو چکا تھا کہ لالہ امرناتھ نے اُن سے جو کچھ کہا تھا وہ نہ صرف غلط تھا بلکہ حسد پر مبنی تھا۔

Read more

ٹورانٹو میں، مذہب سائنس اور نفسیات، کی تقریب رونمائی

ڈاکٹر سہیل زبیری اور ڈاکٹر خالد سہیل کی مشترکہ تصنیف، مذہب سائنس اور نفسیات، کی تقریب رونمائی کے لیے 6 اگست کو ہم جنگلی گلابوں کے دیس، کیلگری سے عظیم جھیل اونتاریو کے ساحل پر آباد ٹورانٹو پہنچے تو درجہ حرارت 30 ڈگری سنٹی گریڈ تھا۔ ٹورانٹو میں ان دنوں خوب گرمی پڑ رہی ہے۔ مگر اچھی بات یہ ہے کہ جس دن زیادہ گرمی پڑے اس سے اگلے روز بارش یا بادل آ کر موسمی توازن بحال کر دیتے

Read more

برمنگھم میں راجہ انور کی کتاب ”بازگشت“ کی تقریب رونمائی

راجہ انور کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ ممتاز ترقی پسند دانشور، بہترین کالم نگار اور بہت ساری کتابوں کے مصنف ہونے کے علاوہ وہ ایک انقلابی اور نظریاتی سیاسی کارکن رہے ہیں۔ ان کے کالموں پر مشتمل ان کی نئی کتاب ”بازگشت“ کی تقریب رونمائی 6 اگست 2022 ء کو المہدی انسٹیٹیوٹ برمنگھم میں دوپہر ایک بجے منعقد ہوئی۔ تقریب کا اہتمام برمنگھم شہر کی مشہور علمی، ادبی اور ثقافتی تنظیم فانوس نے کیا تھا۔ عباس ملک اس

Read more

منٹو کے افسانے بلاؤز کا تجزیہ

منٹو پر تنقیدی جائزہ تو نہیں البتہ تجزیہ ضرور کر سکتے ہیں۔ منٹو فحش نہیں تھا اور نہ ہی بد گو۔ وہ صرف سچ کا پرستار تھا یا سچ منٹو کا پرستار۔ ایک مرتبہ سوشل میڈیا پر کسی لڑکی نے طنز کرتے ہوئے پوچھا کہ بتائیں کہ افسانہ بلاؤز کا معاشرے سے کیا تعلق ہے۔ لاعلمی کے باعث وہاں کمنٹ میں موجود دوسری لڑکی نے اس بات کو مزاح میں اڑا کر ادھر ادھر کی چھوڑ کر رفع دفع کر

Read more

نیکی کا جدید تصور

نیکی سے مراد ہر وہ عمل ہے جو شریعت، قرآن، سنت رسول اللہ ﷺ کے عین مطابق ہو اور جو عمل ان تعلیمات کے خلاف ہے وہ گناہ میں شمار ہو گا۔ گزشتہ پانچ سو سال سے استعمار کاری کے سبب عالم اسلام میں نئے نئے نظریات، اقدار، سوچیں، فکریں منظر عام پر آتی گئیں، جسے پھر جدیدیت کی اصطلاح سے تعبیر کیا جاتا ہے جس میں مغربی اقدار و تہذیب کی جھلک نمایاں محسوس ہوتی ہے اور مغرب میں

Read more

نیوٹن اور آئن سٹائین۔ ایک موازنہ

نیوٹن اور آئن سٹائن کی زندگیوں میں 237 سال کا عرصہ حائل ہے۔ نیوٹن کا باپ اس کی پیدائش سے قبل عدم آباد کو سدھار گیا تھا۔ اس کی ولادت انگلستان میں ہوئی۔ اس کی والدہ نے نے اس کو دادی کی نگہداشت میں دے دیا۔ اس کو بچپن سے ہی ہاتھ سے چیزیں بنانے اور کام کرنے کا فطری شوق تھا۔ موسیقی سے اس کو زیادہ دلچسپی نہ تھی۔ جرمنی میں آئن سٹائین کی پرورش ایک اچھے با اخلاق

Read more

نئے ججوں کی تعیناتی: ایپکس فورم پہ تھیٹر

تم نے سچ بولنے کی جرات کی یہ بھی توہین ہے عدالت کی سلیم کوثر بڑے عہدوں پہ چھوٹے لوگ تاریخ نے دیکھے اور بے رحمی سے ان کے کردار کو محفوظ کر لیا۔ ہم سیاست دانوں اور آمروں کے انداز اور کردار پہ روتے رہے۔ اب عدلیہ فورم کے طرزعمل پہ بھی رونا آتا ہے۔ پانچ ججز کی تقرری کے لیے جوڈیشل کمیشن کا انعقاد تین گھنٹے کی گفتگو کے بعد جس طریقے سے انجام کو پہنچا وہ کسی

Read more

مزاح لکھنا مشکل کیوں ہے- مکمل کالم

  اللہ کو جان دینی ہے، جتنا مشکل کام مزاح لکھنا ہے اتنا مشکل شاید بچہ جننا بھی نہیں۔ مجھے بچہ جننے کا کبھی تجربہ تو نہیں ہوا ( اور مستقبل میں بھی کوئی ارادہ نہیں ) البتہ مزاح میں منہ مارتا رہتا ہوں اسی لیے جب بھی یہ سوچ کر لکھنے بیٹھتا ہوں کہ آج شگفتہ سی تحریر لکھوں گا تو دانتوں تلے پسینہ آ جاتا ہے۔ اردو ادب میں ایسی شگفتہ تحریر کو غالباً انشایہ کہتے ہیں۔ انشائیہ

Read more

صحافت کا پیشہ: خدمت، قومی ذمہ داری یا وسیلہ روزگار!

ابتدائی صحافت کی معلوم تاریخ کے مطابق کہا جاتا ہے کہ قدیم روم میں 59 قبل از مسیح ایک خبری ٹکڑا (News Sheet) جسے (Acta Diurna) کہا جاتا تھا، اس پر روزانہ کی بنیاد پر اہم واقعات اور عوامی خطابات تحریر کیے جاتے تھے۔ یہ یومیہ شائع کیا جاتا تھا اور اسے عوام کی آگہی کے لئے نمایاں مقامات پر آویزاں کر دیا جاتا تھا۔ اسی طرح چین میں ٹانگ خاندان (Tang dynesty) کے عہد میں سرکاری حکام ایک عدالتی

Read more

مقبول عوامی لیڈروں کی مشترکہ خصوصیات

ڈونلڈ ٹرمپ، جیر بالسونیرو، ولادی میر پیوتن، نریندرا مودی، طیب اردگان، اور عمران خان جیسے مقبول عوامی لیڈروں میں جو مشترک صفات پائی جاتی ہیں، وہ ہیں :ذاتی کرشمہ، انانیت، قوم پرستانہ قدامت پسندی، مردانہ قسم کی پارسائی اور آشکار جنس پسندی۔ وہ سیاسی طریقے جو ان کی مقبولیت میں اضافہ کرتے ہیں، ان میں ’عام آدمی‘ کو بد عنوان اشرافیہ ’سے بچانے کے مربیانہ وعدے، مذہبی اکثریت پر انحصار، اخلاقی پولیسنگ، اختلاف رائے کو برداشت نہ کرنا اور ایک

Read more

سوویت جبر کا شکار ہونے والا ”ماسٹر اور مارگریتا“ کا مصنف میخائل بلگاکوف

یہ ایک حسن اتفاق ہی ہے کہ ماسکو آنے کے تین ماہ بعد جو فلیٹ میں نے کرائے پر لیا۔ وہ ماسکو کے عین درمیان میں ہے۔ روسی شہروں کی طرز تعمیر میں ایک خاص بات یہ ہے کہ عین درمیان سے شہر دائروں ( Rings ) کی شکل میں باہر کی طرف پھیلتے جاتے ہیں۔ ایک دائرے کے بعد دوسرا اور پھر تیسرا۔ میری خوش قسمتی کہ میرے گھر سے صرف چند قدم کے فاصلے پر چیخوف کا گھر

Read more

انڈیا اور چین: کیسے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بھی بڑھ رہی ہے اور تجارت بھی

اگرچہ انڈیا اور چین کے درمیان سرحدی پر تعطل جاری ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ حیران کن طور پر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بھی تاریخ کی سب سے بہتر سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

Read more

کچھ باتیں ظہیر کاشمیری کی

دسمبر 1994 کا دوسرا ہفتہ ختم ہو رہا تھا۔ موسم سرما کی پھیکی دھوپ میں لاہور کی لٹن روڈ کی سمت سے ایک جنازہ میانی صاحب کے قبرستان کی طرف آ رہا تھا۔ غم نصیبوں میں وہ نیاز مند بھی بوجھل قدموں سے شریک تھا جس نے جانے والے کی بزم طرب سے حیات کا سبق لیا تھا۔ ظہیر کاشمیری رخصت ہو رہے تھے۔ وہی ظہیر کاشمیری جس نے لکھا تھا، ’موسم بدلا، رت گدرائی، اہل جنوں بے باک ہوئے‘۔

Read more

میں ہوں جہاں گرد

”میں ہوں جہاں گرد“ سیاحت کی اس وقت کی داستان ہے جب ایران میں خمینی انقلاب جوبن پر تھا، ترکی میں کنعان ایورن کا مارشل لاء عروج پر تھا اور بلغاریہ میں کمیونزم جوان ہو چکا تھا۔ تین دہائیاں بیت جانے کے بعد ، اپنے مشاہدات اور واقعات کی روداد کو اپنی ڈائری پر لکھے چند ایک نوٹس اور یادداشتوں سے کرید کرید کر رقم کرنا مصنف کے لیے خاصا دشوار کام تھا۔ یہ مصنف کی کورونا کے دوران دو

Read more

جہیز میں دینے والی پاکیزہ کتابیں

سنو برخوردار، ’عورت، جنس کے آئنے میں‘ اور ’مرد، جنس کے آئنے میں‘ میری ہی کتابیں ہیں ” اور یہ بھی جان لو کہ وہ فحش یا گندی کتابیں قطعی نہیں، بلکہ بہت پاکیزہ کتابیں ہیں، اتنی صاف ستھری کہ کوئی بھی باپ بلا جھجک انہیں اپنی بیٹی کو جہیز میں دے سکتا ہے۔ ہم میں خرابی یہ ہے کہ جانے بغیر، پڑھے بغیر نتائج اخذ کر لیتے ہیں۔ سرورق پر ”جنس“ کا لفظ پڑھا نہیں کہ اس بے چاری

Read more

بندر نامہ – طنز و مزاح

یہ بات بالکل بھی عجیب نہیں ہے کہ انسان جو کہ خود ایک جانور ہے وہ دوسرے جانوروں کو پسند کرتا ہے۔ کہتے ہیں کہ ایک طرح کی عادات و اطوار کے مالک جاندار ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں تو یہ بالکل درست بات ہے۔ میرے یہ الفاظ اور اس سرگرمی کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم اپنی زندگیوں میں سینکڑوں جانور دیکھتے ہیں جن میں چرند، پرند، حشرات اور کیڑے مکوڑے شامل ہوتے لیکن ایک یا دو

Read more