بادشاہ کے حکم نامے – مکمل کالم

اِس چھوٹی سی ریاست کے معاملات ہمیشہ ایسے نہیں تھے، ماضی میں بھی یہاں شورش رہتی تھی مگر چند ماہ کے لیے، پھر حالات خودبخود معمول پر آ جاتے تھے، تاہم اب کچھ وقت سے یہ بات محسوس کی جا رہی تھی کہ بادشاہ کا مزاج تبدیل ہو رہا ہے، جن باتوں کو وہ پہلے دَرخورِ اعتِنا نہیں سمجھتا تھا اب اُن پر وہ جھنجھلا جاتا ہے۔ بادشاہ کے مزاج کی اِس تبدیلی کو مملکت کے جہاندیدہ مشیروں نے بہت

Read more

تعلیم برائے امن

امن کی تعلیم کسی بھی سماج یا ریاست کے مستقبل کی سمت کا تعین کرتی ہے کیونکہ ہماری موجودہ دنیا جنگوں، دہشت گردی، نیو کالونیل ازم، معاشی بحران اور اس سے جڑے پرتشدد کلچر اور نفسیاتی شکست و ریخت کا مرکز بن چکی ہے۔ تعلیم برائے امن لوگوں کی ذہنیت، رویوں اور طرزِ عمل کو تبدیل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ امن کی تعلیم سے ہی بنیادی آزادیوں کے احترام، افہام و تفہیم، رواداری اور انسان دوستی کو فروغ اور

Read more

ریاست کہانی ( 5 مائکروف)

ریاست اور بم لاش دو سو کلومیٹر دور سڑک کنارے پڑی تھی۔ بوڑھے باپ نے کرائے پر گاڑی لی۔ مقتول کا سات سالہ بیٹا ساتھ بٹھایا اور سفر شروع کر دیا۔ چند ماہ پہلے سفید کپڑوں میں ملبوس ریاستی اہلکار اسے گھر سے اٹھا کر لے گئے تھے۔ اسی دن سے وہ اس خبر کا منتظر تھا۔ اس کا بیٹا مٹی اور خون میں لتھڑا اوندھے منہ زمین پر پڑا تھا۔ ایک آنسو گرائے بغیر اُس نے لاش کو سیدھا

Read more

ایک خط علمائے کرام کے نام

جناب عالی! آپ اہل علم صاحب تقویٰ نیک بزرگان دین کی خدمت میں عرض ہے کہ رحمت العالمین ﷺ کی ولادت والے مبارک دن سے پر امن سندھ عدم تحفظ انتشار انجانے خوف میں مبتلا ہے۔ وہ عظیم دن جو دنیا کے سب سے بڑے انقلاب کا سبب بنا۔ وہ دن جو عالم کے لئے نجات کی نوید لے کر آیا تھا۔ جس دن نور ازل سے کائنات منور ہوئی تھی۔ ابھی رسول کریم ﷺ کی آمد والے بابرکت دن کی

Read more

ویل ڈن وزیر اعظم شہباز شریف

ﷲ پاک کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حال پر رحم فرمائے۔ دہائیوں سے یہ بھارت اور اسرائیل کے ظلم و بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں۔ اقوام عالم نے ان مظالم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔مسلم امہ سے ہم امید یہ رکھتے ہیں کہ یہ فلسطینی اور کشمیری عوام کے لیئے عملی طور پر کچھ کریں۔ لیکن داخلی مسائل کا شکار مسلمان ممالک عملی طور پر کوئی بڑا اقدام اٹھانے سے قاصر ہیں۔ یہ بھی غنیمت ہے کہ مسلمان

Read more

سلگتا ساحل: گوادر

بلوچستان میں بطور سیکرٹری زراعت میری تقرری مئی 2005 ء میں ہوئی۔ زراعت کے شعبہ میں ملکی سطح سے شروع کیے گئے کئی منصوبوں میں صوبہ بلوچستان بہت پیچھے تھا۔ سب سے اہم اصلاح آبپاشی کا پروگرام تھا۔ فنڈ موجود تھے لیکن زمین پر کام کی رفتار سست تھی۔ اس رفتار کو باقی صوبوں کے مساوی لانے کا مشن سونپا گیا تھا۔ بہت محنت درکار تھی۔ مقام شکر ہے کہ دن رات کی محنت سے ہم پانچ چھ ماہ میں

Read more

مکالمہ ایک پروڈیوسر سے

میڈیا کنٹرولر دراصل اذہان کو کنٹرول کرتے ہیں۔ جب کوئی یہ نہیں سمجھ پاتا کہ وہ رپورٹنگ بزنس کر رہے ہیں یا ذہن سازی کا پروپیگنڈا، تو پھر باشعور لوگ سمجھ جاتے ہیں کہ ہمیں انفارمیشن کے لئے ”ناسمجھ“ کو چھوڑ کر سمجھ کی جانب جانا ہے، کسی سمجھوتہ کی جانب نہیں۔ پرنٹ میڈیا ایک معتدل مزاج رفتار کا حامل تھا جس میں رک رک کر چیک کیا جاتا، غور کیا جاتا اور سمجھ لیا جاتا تاہم الیکٹرانک میڈیا وہ

Read more

اسرائیل میں امریکی سفیروں کی تعیناتی کا معیار

گزشتہ مضمون میں ذکر ہوا تھا کہ اسرائیل میں متعین ہونے والے کسی امریکی سفیر میں ایسی کن کن خصوصیات کو دیکھا جاتا ہے جو دیگر ممالک میں امریکی سفرا کی تقرریوں کے معیار سے بالکل مختلف ہوں۔اسرائیل میں اب تک تعینات ہونے والے لگ بھگ تمام امریکی سفیر تاریخی طور پر اپنے ملک کے مفادات سے زیادہ اسرائیلی مفادات اور حساسیت کو مقدم رکھتے آئے ہیں۔ مارٹن انڈک انیس سو پچانوے میں اسرائیل میں متعین ہونے والے پہلے امریکی

Read more

لبنان کو دار الامن بنانے کی ضرورت ہے

لبنان کو سن ستر کی دہائی تک مشرق وسطیٰ کا سویٹزرلینڈ اور پیرس بھی کہا گیا۔ یہاں بحیرہ روم کا خوبصورت ساحل اور اس کے ساتھ ہی دیودار کے درختوں سے آراستہ برف پوش پہاڑوں اور سرسبز و شاداب میدانوں کو دیکھتے ہوئے ایسا بالکل نہیں لگتا کہ یہ خطہ صحراؤں اور بے آب و گیاہ بیابانوں کے لئے مشہور مشرق و سطیٰ میں واقع ہے۔ دیودار، کھجور، سفیدہ، سنگترہ، خوبانی، آڑو، شہتوت، انگور، سیب، زیتون، انجیر، بادام، بید، برگد

Read more

دشمن کی دیوار ڈھا دو، خواہ خود اس کے نیچے دب جاؤ

سرائیکی کی ایک مثال ہے، ”دشمن دی کندھ ڈھاوے بھانوے اپنے تے آوے“  مطلب دشمن کی دیوار گر جائے بھلے ہم پہ آگرے۔ یعنی دوسرے کا نقصان ہر صورت میں ہونا چاہیے ہم خود اس نقصان سے زیادہ متاثر ہوں اور خود کو زیادہ گزند پہنچا لیں۔ یہی حال ہمارے ملک میں ہر طرف ہے چاہے رشتے ہوں، دوستیاں، ورک پلیس، سیاست یا نظریات لوگ ایک دوسرے کی ٹانگ کھنچنے میں اس قدر کھو جاتے ہیں کہ یہ تک بھول

Read more

حکومت اور تحریک انصاف یکساں طور سے بدحواس

اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی دو بہنوں سمیت تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ شہر کو کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے اور اسلام آباد کے علاوہ راولپنڈی میں موبائل سروس معطل ہے۔ خیبر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور بڑے جلوس کے ہمراہ اسلام آباد پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کا اعلان ہے کہ وہ ہر قیمت پر ڈی گراؤنڈ پہنچیں گے کیوں کہ یہ ان

Read more

جنگ: عوام کا بیانیہ کیا ہے؟

جنگ ہی واحد راستہ ہے۔ امن کی طرف جانے والا ہر راستہ جنگ کے دروازے سے گزر کر جاتا ہے۔ امن کو صرف طاقت اور جبر سے مسلط کیا جا سکتا ہے۔ انسان ابھی اتنا مہذب نہیں ہوا کہ امن کو بطور آئرش قبول کر سکے۔ یہ حکمران اشرافیہ کا بیانیہ ہے۔ مگر اس بیانیہ کو اس مہارت اور ہوشیاری سے عوام پر مسلط کیا گیا ہے کہ کم از کم مشرق وسطی کی حد تک یہ ایک غالب بیانیہ

Read more

سوشل میڈیا اور ہماری ذمہ داری

ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ کسی انسان کے جھوٹا ہونے کے لیے اتنا کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی بات بغیر تحقیق کے بیان کر دے۔ آج کل کے سوشل میڈیا کے دور میں اس حدیث پر عمل کرنا تو ہمارے لیے از حد ضروری ہے۔ ہم ہر وقت کوئی نہ کوئی سوشل میڈیا ایپ استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔ فیس بک، یوٹیوب، ٹک ٹاک، انسٹاگرام ٹویٹر، واٹس ایپ اور ان جیسی سینکڑوں ایپس کسی بھی پیغام کو

Read more

آئین کا غدار کون کون؟

خاکسار نے گزشتہ تحریر میں حامد میر صاحب کے ایک کالم پر تبصرے کا آغاز کیا تھا۔ حامد میر صاحب نے جن خیالات کا اظہار کیا تھا، بار بار میڈیا پر اس قسم کے خیالات سننے اور پڑھنے کو ملتے ہیں۔ اس لئے ان خیالات کا تفصیلی تجزیہ ضروری ہے۔ ان میں سے ایک نظریہ یہ ہے کہ آئین میں احمدیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا ہے لیکن احمدی اپنے آپ کو غیر مسلم اقلیت تسلیم نہیں کرتے۔

Read more

’پانچ سو وکلا کا احتجاجی غول‘

”احتجاجی“ غول سے گھبرا کر ہمارے ایک چیف جسٹس، سجاد علی شاہ جن کا اِسم گرامی تھا، عدالت چھوڑ کر اپنے چیمبر تشریف لے گئے تھے۔ حالانکہ وہ ایسے ”دلیر“ جج تھے جنہوں نے اپنے ایک پیشرو نسیم حسن شاہ کے لکھے ”تاریخی“ فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔ جس فیصلے سے انہوں نے اختلاف کیا اس کے ذریعے اپریل 1993ء میں صدر غلام اسحاق خان کے ہاتھوں نواز شریف کی پہلی حکومت اور ان دنوں کی قومی اسمبلی بحال کردی

Read more

سپریم کورٹ کا درست قانونی فیصلہ

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے اتفاق رائے سے مئی 2022 کو آئینی شق 63 اے کے بارے میں دی گئی رائے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی عدالت کسی پارٹی لیڈر کو ارکان پر آمرانہ طریقہ آزمانے کا حق نہیں دے سکتی۔ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے تین دو کی اکثریت سے قرار دیا تھا کہ اگر کوئی رکن اسمبلی پارٹی لیڈر کی مرضی کے خلاف ووٹ دیتا

Read more

بلوچستان کی روح

(جاوید اقبال اعوان سنہ 2005 ء سے 2007 ء تک بلوچستان میں سکریٹری زراعت کے منصب پر فائز رہے۔ سنہ 2008ء میں انھوں نے بلوچستان یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر محمود علی شاہ کی آپ بیتی کا یہ دیباچہ تحریر کیا تھا۔ اس دیباچے کو نذیر ناجی مرحوم نے روزنامہ ”جنگ“ میں اپنے کالم ’سویرے سویرے‘ میں دو قسطوں (6۔7 اگست 2009ء) میں ”بلوچستان کی روح“ کے عنوان سے شائع کیا تھا۔ عمیق مطالعے اور گہرے مشاہدے پر مبنی یہ فکر

Read more

قیام پاکستان پر قلم کی کاٹ دکھانے کی ضرورت نہیں

کبھی خود زیر تعلیم تھا اور اب پنجاب یونیورسٹی میں نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہا ہوں۔ لیکچر روم سے باہر نکل کر چند قدم ہی چلا تھا کہ کچھ طلبا و طالبات نے گھیر لیا ایک طالب علم آگے بڑھا اور ایک دوسرے کالم نگار کے کچھ عرصہ قبل شائع کالم کو سامنے لاتے ہوئے کہنے لگا کہ اس کالم نے جشن آزادی کا مزہ کرکرا کر دیا تھا ہمیں امید تھی کہ آپ اس پر

Read more

فلسطین اور بالادست قانون

بالفور ڈیکلریشن نے 1917 میں اسرائیلی ریاست کی بنیاد رکھی۔ جنگ عظیم دوم کے بعد مغربی قوتوں کے بدولت جب اسرائیلی ریاست کی عملی طور بنیاد رکھی گئی تو خطے میں نئی جنگ چھڑ گئی۔ نتیجہ صیہونیت کے حق میں نکلا اور عرب اسرائیل کا یہ جنگ اتنا طویل ہوا کہ آج تک اس کا کوئی مستقل حل نہیں نکل پایا۔ 1967 کی چھے دن کے عرب، اسرائیل جنگ نے فلسطین اور خطے کی صورتحال کو یکسر بدل کر رکھ

Read more

پیتل کا بھگوان

دسمبر کی یخ بستہ شام، ہلکی ہلکی برف باری شروع ہو چکی تھی جب حامد نے اپنی کار میں لگے ریموٹ کنٹرول سے گیراج کا دروازہ کھولنے کے لیے بٹن دبایا، وہ گھر سے ابھی کچھ فاصلے پر تھا لیکن وہ گیراج ڈور کو دیکھ پا رہا تھا، اس کا گھر گلی کا آخری گھر تھا، اور گلی میں داخل ہوتے ہی نظر آنا شروع ہو جاتا تھا، اس کا گیراج ڈور کنٹرولر کتنی دور سے سگنل پکڑتا ہے؟ یہ

Read more

سندھ کی رائے سلطنت کا آرائیں برادری سے تعلق

پنجاب اور گندھارا میں چوتھی صدی عیسوی میں کشانوں کے کمزور ہونے کے بعد خانہ بدوش ہنوں کے نہ رکنے والے حملے شروع ہوئے۔ چوتھی صدی کے وسط میں باختریہ کے کدارا ہنوں نے حملہ کیا اور بچی کھچی کشان سلطنت کا خاتمہ کر کے ٹکشلا میں اپنا راج قائم کر لیا۔ یہ وقت انڈس ویلی میں بہت سی سماجی، مذہبی اور سیاسی تبدیلیوں کا دور تھا۔ کدارا شمال کے خانہ بدوش اور لٹیرے ہنوں کی پہلی شاخ تھی جو

Read more

کیا آیت کریمہ اور قنوت نازلہ پڑھنے سے فلسطین اور امہ کے مسائل حل ہو جائیں گے؟

حال ہی میں مفتی اعظم پاکستان تقی عثمانی نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے ایک درد مندانہ اپیل کی ہے، انہوں نے فرمایا ہے کہ فلسطین اور عالم اسلام کی تکالیف اور مسائل کے تدارک و ازالہ کے لیے آیت کریمہ اور قنوت نازلہ کا پابندی کے ساتھ ورد کیا جائے تاکہ قادر مطلق ہم پر آسانیاں فرمائے۔ سوال یہ ہے کہ عالم اسلام پاتالی کی اس نہج تک پہنچا کیسے ہے؟ اور جو قومیں اس وقت دنیا میں راج

Read more

مشرق وسطیٰ میں ناکام امریکی پالیسی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بڑھتے ہوئے شعلے کم کرنے اور عالمی قوانین پر عمل درآمد میں کردار ادا کرے۔ تاہم دنیا کی نگاہیں اس وقت نیویارک میں ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس سے زیادہ اسرائیل کی جانب لگی ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز ایران کے میزائل حملوں کے بعد یہ اندازے قائم کیے جا رہے ہیں کہ اسرائیل کا رد عمل کتنا شدید

Read more

بیسویں صدی عیسوی کے تین اجتہادی کارنامے

یوں تو دنیا کی تاریخ لاکھوں کروڑوں سالوں پر محیط ہے لیکن جب سے انسان نے ہوش سنبھالا اور اپنی عقل و تدبر سے کام لینے لگا اور تہذیب و تمدن کی شروعات ہوئیں تو حضرت انسان کی اس شعوری اور تہذیبی تاریخ کا آغاز کم و بیش دس ہزار ( 10000 ) سال پہلے ہوا۔ انسانی تاریخ کا یہ دورانیہ بھی طوالت کے لحاظ سے کچھ کم نہیں ہے۔ ان دس ہزاریوں میں بنی نوع انسان نے کئی مرحلے

Read more

پختون بھائیو بس بہت ہوگیا

دنیا کے ہر کونے میں بسنے والے لوگ سب سے پہلے اپنے مستقبل اور لیڈر کو منتخب کرنے کے لئے ہر طرف سے سوچتے ہیں کہ مستقبل کو کیسے سدھارنا ہے اور آگے کیسے بڑھنا ہے۔ لیکن ہمارے ہاں ایک قوم ایسی ہے جس کو آج تک یہ پتا نہیں کہ ہم نے کس کے ساتھ چلنا ہے اور قوم کو خوشحال اور ترقی پذیر کیسے بنانا ہے۔ دنیا کے باقی ممالک میں لوگ جس شخص کے پیچھے چلتے ہیں

Read more

دیشت گردی کا تسلسل اور حکمت عملی کا فقدان

کیا ہمارے ہیلی کاپٹر صرف دہشت گردوں کے ہاتھوں بے گناہ مارے جانے والوں کی لاشیں ڈھونے کے لیے ہی رہ گئے ہیں۔ کیا بلوچستان کے پہاڑوں میں دہشت گردوں کے قائم کردہ فراری کیمپوں کا سراغ لگا کر ان کو گھیر کر تباہ کرنے کے کام نہیں آ سکتے؟ بلوچستان کے سنگلاخ اور بے آب و گیاہ پہاڑ کون سے کوہ ہمالیہ ہیں جہاں ان دہشت گردوں کے قائم کئیے اڈوں کو ڈھونڈا اور تباہ نہیں کیا جا سکتا۔

Read more

یونیورسٹیوں کی گورننس ڈی کالونائزڈ کرو

نوآبادیاتی ہندستان میں، 1858 ء میں برطانوی حکام نے یونیورسٹیوں کے قیام کا آغاز اس لیے ہوا کہ بڑھتی ہوئی بیوروکریسی کے لیے تعلیم یافتہ ہندوستانی تیار کیے جا سکیں۔ نوآبادیاتی انتظامیہ کا بنیادی مقصد حکمرانی اور سلامتی تھا، جس کی وجہ سے انڈین سول سروس اور فوج جیسے ادارے بنائے گئے۔ تاہم، اعلیٰ تعلیم کو ایک ماتحت کردار میں رکھا گیا، جو حکومتی کنٹرول میں، مالی معاونت سے اور تعلیمی آزادی سے محروم رہی۔ یوں، ذہین طلباء کو راغب

Read more

اور بھی دکھ ہیں زمانے میں ’قانون‘ کے سوا

پرانی بات ہے۔ سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ چیف جسٹس کسی تقریب میں شریک تھے، انہوں نے عدلیہ کی آزادی اور پارلیمان کی قانون سازی کے اختیار پر بڑی پُر مغز تقریر کی جس کا لب لباب یہ تھا کہ آئین میں ترمیم کے پارلیمانی اختیار کو سپریم کورٹ ’عدالتی ریویو‘ کے تحت نہ صرف دیکھ سکتی ہے بلکہ کسی قانون اور ترمیم کو کالعدم بھی قرار دے سکتی ہے۔ جج صاحب کی شہرت چونکہ بے حد قابل اور ایماندار

Read more

حسن منظر کے ناول دھنی بخش کے بیٹے پر ایک تبصرہ

حسن منظر عہد حاضر کے منفرد اور منجھے ہوئے تخلیق کار اور اردو ادب کا معتبر حوالہ ہیں۔ ان کا شمار عصر حاضر کے سنجیدہ اور باشعور تخلیقی ادیبوں میں ہوتا ہے۔ ملکوں ملکوں، شہروں شہروں، گھوم کر اپنی کہانیاں اکٹھی کرنے والے حسن منظر نے اردو ادب میں پہلے بطور افسانہ نگار کام کیا اور پھر کئی بہترین ناول اردو ادب کو دان کیے۔ نائیجیریا میں ان کی زندگی کے یادگار دنوں پر مبنی یادداشتوں پر تحقیقی و تنقیدی

Read more

چین کے کامیاب 75 سال اور چین کا سیاسی نظام

یکم اکتوبر 2024 کو عوامی جمہوریہ چین اپنے قیام کی پچھترویں سالگرہ منا رہا ہے۔ کسی بھی ملک کی تاریخ میں اس کے گزرتے سال انتہائی اہم ہوتے ہیں۔ زندہ قومیں ہر گزرتے لمحے اور گزرتے سال کے ساتھ یہ سوچتی ہیں کہ ہم نے کیا حاصل کیا؟ دنیا میں ہمارا کیا مقام ہے؟ عالمی دنیا ہمیں کس نظر سے سیکھتی ہے اور دنیا کے بہتر مستقبل کے لئے ہم کیا کر سکتے ہیں اور کیا کر رہے ہیں۔ عوامی

Read more

زیب داستاں: پنجاب یونیورسٹی کے نئے رئیس الجامعہ

گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان کے مختلف صوبوں کی درجنوں جامعات مستقل سربراہان سے محروم ہیں۔ صوبہ پنجاب کی کم و بیش دو درجن جامعات کو بھی یہی صورتحال درپیش تھی۔ مثبت پیش رفت ہے کہ پنجاب، سندھ اور اسلام آباد کی جامعات میں مستقل وائس چانسلروں کی تعیناتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں صوبہ پنجاب کی سات جامعات میں مستقل سربراہان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن ہو گیا ہے۔ امید ہے کہ بہت جلد دیگر تمام

Read more

عوامی جلسوں میں ناکامی: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی مسلح بغاوت کی دھمکی

اسلام آباد اور لاہور میں عوامی جلسوں کی ناکامی اور عوام کی عدم دلچسپی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فتنہ انگیز ایجنڈے کو ناکام بنا دیا ہے۔ عوام کو بھڑکانے اور ملک میں بدامنی پھیلانے کی تمام کوششوں کے باوجود، پی ٹی آئی اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکی۔ اس ناکامی نے پی ٹی آئی اور عوام کے درمیان بڑھتی ہوئی دوری کو واضح کیا ہے۔ ایک بار پھر، پی ٹی آئی کی قیادت نے احتجاج

Read more

مقدس تلوار اور عدم تشدد کا پیروکار سندھ

سندھ کی روح صوفیانہ ہے عدم تشدد، مذہبی رواداری، امن پسندی سندھ کے خمیر میں شامل ہیں۔ سندھیوں کے لئے دھرتی اور دریا ہمیشہ سے مقدس رہے ہیں۔ شاہ لطیف سندھیوں کا روحانی رہبر ہے۔ انتہا پسندی، جنونیت سندھ کے مزاج کا کبھی حصہ نہیں رہی۔ ہزارہا سال سے سندھ میں مختلف مذاہب کے پیروکار امن شانتی کے ساتھ رہتے آ رہے ہیں سندھیوں نے عید اور دیوالی مل کر منائی ہے۔ ضیاء الحق جب اپنے آمرانہ اقتدار کو تقویت

Read more

انتظار ہی میں عافیت ہے

”خبر“ ان دنوں پارلیمان کے ایوانوں یا حکومتی دفتروں میں نہیں بنتی۔ ”تاریخ ساز“ فیصلہ سازی کا مرکز بلکہ اب کئی برسوں سے سپریم کورٹ آف پاکستان بن چکا ہے۔ آغاز اس کی مرکزیت کا افتخار چودھری کے دنوں سے ہوا تھا۔ موصوف کو چند فائلیں دکھا کر جنرل مشرف نے اپنے طاقت ور ساتھیوں کے ہمراہ بیٹھ  کر استعفیٰ دینے کو مجبور کرنے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے ”انکار“ کردیا۔ اس کے بعد جو ہوا حالیہ تاریخ ہے۔

Read more

مولانا کی شعبدے بازیاں

پاکستان میں شاید ہی کوئی ایک شخص ایسا ہو جسے یہ یقین نہ ہو کہ مولانا فضل الرحمان حکومت کی تجویز کردہ آئینی ترامیم کی حمایت پر راضی ہوجائیں گے۔ البتہ وہ سیاسی بیان بازی اور لچھے دار گفتگو سے فوج مخالف بیانیہ میں بھی حصہ دار بننا چاہتے ہیں، جمہوریت کے چیمپین بھی کہلانا چاہتے ہیں اور جس پارلیمنٹ میں وہ ’کردار‘ ادا کرنے کا اعلان کر رہے ہیں، اسے جعلی اور غیر نمائندہ کہنے پر بھی مصر ہیں۔

Read more

عوامی جمہوریہ چین کا 75 واں قومی دن

قومیں اپنے لیڈروں کی قیادت میں منزلوں کی سمت سفر کرتی ہیں چینی قوم کی یہ خوش قسمتی ہے کہ انھیں ماؤزے تنگ جیسا لیڈر ملا جس نے آزادی سے لے کر 1976 تک اپنی قوم کی مخلصانہ قیادت کی اور قوم کو اس منزل تک پہنچایا جہاں سے اس کو اپنی منزل صاف نظر آنے لگی، اس مرحلے پر ایک اور عظیم قائد ڈینگ ژیاؤ پنگ نے قوم کی رہنمائی کا بیڑا اٹھایا انھوں نے معاشی اصلاحات کا آغاز

Read more

ناکامی سے خوف کھانا چھوڑ دیں

انسان فطرتاً کامیاب کہلوانا چاہتا ہے۔ اسے ناکامی لفظ سے نفرت ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ وہ جس بھی کام کو شروع کرے، کامیابی اس کے قدم چومے۔ لیکن زندگی بڑی عجیب اور کٹھن ہے، کامیابی ایک خاص محنت، مشقت اور جدوجہد کے بعد ملتی ہے۔ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم صرف کامیاب انسان کی کامیابی کو دیکھتے ہیں، اس کے پیچھے اس کی ان تھک محنت ہمیں دکھائی نہیں دیتی۔ نہ جانے ایک کامیابی کے پیچھے اس کی

Read more

جنگ کو ایک موقع دو

ایڈورڈ نکول لتواک اپنی شہرہ آفاق تحقیقاتی مضمون ”جنگ کو ایک موقع دو“ میں لکھتا ہے کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ جنگ بہت بڑی برائی ہے۔ جنگ انسانوں کی لئے تباہی اور بربادی لاتی ہے۔ ایڈورڈ نکول لتواک لکھتا ہے کہ دوسری طرف اگر دیکھا جائے تو جنگ ایک بہت بڑی نعمت بھی ہے۔ کیونکہ جنگ کے ذریعے سیاسی تنازع حل کیے جا سکتے ہیں۔ بقول اس کے جنگ میں جب ایک فریق دوسرے فریق کو مکمل شکست دے

Read more

توہین مذہب اور پاکستان

پاکستان میں توہین مذہب کے قوانین کی جڑیں 19 ویں صدی کے برطانوی دور کے قوانین میں پیوست ہیں۔ 1860 میں، برطانوی حکومت نے برصغیر میں مذہبی جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیشِ نظر انڈین ضابطہ تعزیرات میں دفعہ 295، 296 اور 298 شامل کیں، جن کے تحت کسی عبادت گاہ کی بے حرمتی، مذہبی تقریبات میں خلل ڈالنا، یا مذہبی جذبات کو جان بوجھ کر مجروح کرنا جرم قرار دیا گیا۔ یہ قوانین کسی خاص مذہب تک محدود

Read more

اشاعرہ۔ قدیم مسلم مکتب فکر

اشاعرہ مسلمانوں کے کیتھولک تھے۔ مگر یہ اسلامی کیتھولک ”پروٹسٹنٹ معتزلہ“ کے ردِعمل میں وجود میں آئے۔ اشاعرہ ایک فکری ردِعمل تھا جو بعد ازاں ایک بہت بڑے مکتبہ فکر کی شکل اختیار کر گیا۔ یونانی فلسفے کے ترجمے نے مسلم دماغوں میں کھلبلی مچا دی تھی۔ بیت الحکمہ سے افلاطون اور ارسطو نکل کر مسلم دماغوں کو جھنجھوڑنے لگے۔ عربی مزاج عملی تھا اس میں فلسفیانہ گہرائی نہیں تھی، تراجم کی اس فلسفیانہ یلغار نے فکری موشگافیوں سے نابلد

Read more

سوشل میڈیا ریگولیٹ کیسے ہو گا؟

جدید ٹیکنالوجی کی ترقی نے معاشروں میں جہاں انسانوں کو بے پناہ سہولیات، باہمی ابلاغ اور اظہار رائے کے غیر محدود وسائل مہیا کیے وہاں صرف سوشل میڈیا ٹیکنالوجی نے ہزاروں انسانی زندگیاں غیر محفوظ، شخصی پرائیویسی مخدوش اور عزت نفس کے احساس کو مجروح کرنے کے علاوہ تشدد، بے یقینی اور ذہنی انتشار کو بڑھا کر اُس سکونِ قلب کو برباد کر دیا جو تہذیب کو بنیادیں فراہم کرتا رہا۔ تہذیب ابتری اور بدنظمی کے خاتمہ سے شروع ہوئی،

Read more

ہم قاضی فائز عیسیٰ کے اہل نہیں

”قاضی فائز عیسیٰ پاکستان کے چیف جسٹس رہنے کے اہل کہاں، انھیں فی الفور استعفا دے دینا چاہیے۔ ‏جو اپنی عزت نہ سنبھال سکیں وہ قانون کی عزت کیا سنبھالیں گے۔ چیف جسٹس دس دس گاڑیوں کے پروٹوکول میں پھرتے تھے یہ تن تنہا ڈونٹ کھانے چل پڑتے ہیں۔ اور پھر ذات کا انتقام تک نہیں لیتے معاف کر دیتے ہیں۔ دفتر پیدل جاتے، پروٹوکول کے بغیر گھومتے، اپنے اختیارات بڑھانے کے بجائے چھوڑ دیتے، رشوت لے کر فیصلے نہیں

Read more

خامنائی کے بیٹے حزب اللہ اور حماس کے ہمراہ اسرائیل سے کیوں نہیں لڑتے

جس طرح افغان ”مجاہدین“ اپنے خداؤں کے لیے بوجھ بن گئے تھے اسی طرح نئے حالات میں حماس اور حزب اللہ بھی بن چکی ہیں اور اب دونوں برق رفتاری کے ساتھ اپنے اپنے عبرت ناک انجام کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ ہانیہ اور حسن نصراللہ کی ”شہادتیں“ آغاز سمجھیں۔ یہ خاکسار ڈاٹ کام کا تجزیہ ہے اور وقت ثابت کردے گا کہ یہ بات غلط نہ ہے۔ بس یہ یاد رکھیں کہ جب عراق میں صدام کو پھانسی دی گئی

Read more

جنوبی پنجاب کی دو یونیورسٹیاں

  دنیا کو ”ورلڈ یونیورسٹیاں“ درکار ہیں جو عملی مظاہرے کی دانش گاہیں ہوں اور تنقیدی سوچ کی آماج گاہیں ہوں۔ میں بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کو ایک دہائی سے آسیب کے سایوں میں دیکھ رہا ہوں، میں وائس چانسلر خواجہ علقمہ جیسی جہاندیدہ شخصیت اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان ”ثالثی“ پر بھی اترا۔ عبداللہ سنبل اس وقت سیکرٹری تھے اور ان کی شدید خواہش تھی علقمہ صاحب معاملات کو اصولی اور سیدھی ڈگر پر لے آئیں۔ ایک ملاقات

Read more

مخصوص نشستیں اور الیکشن کمیشن

قومی سیاست میں اس وقت ایک بڑا نقطہ حکومت، حزب اختلاف، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے درمیان قومی و صوبائی اسمبلیوں کی سطح پر مخصوص نشستوں کی تقسیم کا ہے۔ سپریم کورٹ کے فل کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کے حق میں تفصیلی فیصلہ میں یہ بات واضح طور پر کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کو تسلیم کرے، اس کا فوری نوٹیفیکیشن جاری کرے۔

Read more

نیتن یاہو کی اقوام متحدہ میں تقریر کا ترجمہ اور تلخیص

اقوام متحدہ میں ترکی کے صدر طیب اردگان کی تقریر: کیا فلسطینی بچے انسانی بچے نہیں ہیں؟ اقوام متحدہ میں اسرائیلی رہنما بنجامین نیٹن یاہو کی تقریر کے چند اقتباسات کا ترجمہ اور تلخیص صاحب صدر، خواتین و حضرات! میں اس دفعہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا تھا کیونکہ میری قوم کو ایک بھیانک جنگ کا سامنا ہے لیکن جب میں نے اقوام متحدہ کے نمائندوں کی تقریریں سنیں جن میں جھوٹ بھی بولے

Read more

اپنے بچوں کو کامیاب ضرور بنائیں مگر۔ ۔ ۔ مکمل کالم

کبھی کبھی میرا دل کرتا ہے کہ میں سچ مچ کا دانشور بن جاؤں، یعنی ایسا شخص جو ہر معاملے پر اپنی دو ٹوک رائے رکھتا ہے، اُس کے پاس ہر مسئلے کا حل موجود ہوتا ہے اور لوگ اُس سے یوں گفتگو کرتے ہیں جیسے وہ ولی اللہ قسم کی کوئی چیز ہو۔ بظاہر یہ مقامِ معرفت حاصل کرنا بہت مشکل ہے مگر یار لوگوں نے اِس کا ایک آسان حل تلاش کر رکھا ہے اور وہ یہ کہ

Read more

بس اب اور نہیں

قانون قدرت ہے کہ جب کوئی چیز انتہا کو پہنچ جاتی ہے تو اس کی واپسی کا سفر شروع ہو جاتا ہے۔ شاید پاکستانی معاشرہ بھی اب اس نہج پر پہنچ چکا ہے کہ اب انتہا پسندی کی مزید گنجائش باقی نہیں رہی بالکل اسی طرح کہ جب کوئی زہر یا ضرورت سے زیادہ ڈوز مل جائے تو اس کے مضر اثرات کو ختم کرنے کے لیے انٹی ڈوٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ مفتی طارق مسعود کی قرآن پاک کے

Read more

تحریک بحالی جمہوریت: ایم آر ڈی 1983 کے شہدا

آج سے چار دہائی قبل ملک میں جنرل ضیاالحق کی آمریت کے خلاف اور جمہوریت کی بحالی اور مارشل لا کے خاتمے کے لئے ملک کی تقریباً ساری سیاسی جماعتوں نے "تحریک بحالی جمہوریت” "ایم آر ڈی” بنائی تھی۔ جو جدید پاکستان کی سب سے بڑی اور منظم جدوجہد تھی۔ جس کی با قاعدہ شروعات 14 اگست 1983 سے پورے ملک سے کی گئی۔ پہلے مرحلے میں سیاسی کارکنوں اور سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے اپنی گرفتاریاں پیش کر کے

Read more

کنکریٹ میں گندھا پاکستانی معاشرتی رویہ

ری انفورسڈ کنکریٹ اور سیمنٹ جسے عرفِ عام میں آر سی سی کہا جاتا ہے ایک تعمیراتی اصطلاح ہے۔ اِس طریقہ تعمیر میں کنکریٹ اور سیمنٹ کے آمیزے کو زمین، دیواروں اور چھتوں پر بچھائے ہوئے لوہے کے جال پر اچھی طرح پھیلا دیا جاتا ہے۔ اس تمام تر عمل کے بعد اِس آمیزے کو کئی روز تک سوکھنے دیا جاتا ہے اور اس دوران اِس پر متعدد بار پانی کی بھر پور ترائی کی جاتی ہے۔ جس سے اِس

Read more

مذہب کی بنیاد پر فساد: ہوش کے ناخن لیں

جب بھی وطن عزیز کی حالت دیکھتے ہیں تو بے اختیار منیرنیازی صاحب سے اتفاق کرنے پر دل مائل ہوجاتا ہے کہ واقعی اس ملک پر آسیب کا سایہ ہے۔ ہر روز کوئی نہ کوئی سانحہ، حادثہ اور پچھتاوا ہمارا منتظر ہوتا ہے۔ دل بے اختیار یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ آخر کہاں جاکر ہم رکیں گے! پچھلے کچھ برسوں سے ہمارے ملک میں مذہبی انتہاپسندی اس قدر بڑھی ہے کہ یہ باقاعدہ طور پر قابو سے باہر

Read more

جامعہ پنجاب اور سٹوڈنٹ یونین

جامعہ کی انتظامیہ سے ہمیں لاکھوں گلے ہوسکتے ہیں لیکن اس کی ہوا میں ہی طلبہ سیاست اور سیاسی محرکات پنہاں ہیں۔ اس کی مثال اور کیا ہو سکتی ہے کہ ڈاکٹر عبدالسلام جیسے عظیم سائنسدان اور پاکستان کی تاریخ کا بد ترین آمر ضیا الحق بھی اسی جامعہ کی پیداوار ہیں۔ کل ہی دو سٹوڈنٹ یونینز، اسلامی جمعیت طلبہ اور بلوچ سٹوڈنٹ کونسل کے درمیان ایک نظریاتی لڑائی ہوئی تو سلیم ملک کی ہم سب پر شائع ایک تحریر

Read more

بابائے جمہوریت نواب زادہ نصر اللہ خان

ان کے والد کا نام سیف اللہ الرحمٰن تھا، جو انگریزوں کے حامی تھے لیکن نوابزادہ نصر اللہ نے انگریز مخالف سیاست میں حصہ لیا۔ نواب زادہ نصر اللہ کے والد کو انگریزی حکومت نے گیارہ گاؤں دیے تھے اور انہیں نواب کا لقب بھی عطا کیا تھا۔ ان کے آبا و اجداد اٹھارہویں صدی عیسوی میں مظفرگڑھ میں آباد ہوئے۔ مظفر گڑھ سے بیس کلومیٹر دور خان گڑھ کے قصبہ میں نوابزادہ نصراللہ خان 13 نومبر 1916 کو پیدا

Read more

کیا فلسطینی بچے انسانی بچے نہیں ہیں؟

  (اقوام متحدہ میں ترکی کے صدر طیب اردگان کی تقریر کے چند اقتباسات کا ترجمہ اور تلخیص) صاحب صدر ’ریاستوں کے رہنما اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل۔ میں آپ سب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ آپ نے مجھے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرنے کا موقع فراہم کیا۔ مجھے پوری امید ہے کہ یہ اجلاس ساری دنیا کے لیے امن اور خیر کی خبر لائے گا۔ مجھے اس اجلاس میں فلسطین

Read more

چوتھے ستون کا مرثیہ

منہاج برنا صاحب نے اپنی زندگی کے آخری ایام میں مرثیہ چہار ستون لکھا تھا۔ اس وقت انہوں نے سوچا بھی نہیں ہو گا کہ آنے والے دنوں میں صحافیوں کے حالات مزید بد تر ہوتے چلے جائیں گے۔ ِاور صحافت میں آنے کا مطلب سوئے مقتل جانا ہو گا۔ زیادہ دور کیوں جائیں صرف 2021 ء میں صحافیوں کے لئے خطر ناک ترین جگہ بلوچستان یا قبائلی علاقے نہیں بلکہ اسلام آباد تھا۔ جی ہاں، ان کے لئے اسلام

Read more

مایوسی و نا امیدی کے مہیب سائے

پاکستانی حکومت مطمئن ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے نے تین سال پر محیط 7 ارب ڈالر کا پیکیج منظور کر لیا ہے۔ اب دیگر عالمی اداروں اور دوست ممالک سے امداد و سرمایہ کاری کے راستے کھل جائیں گے۔ حکومت یہ امید بھی لگائے بیٹھی ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترامیم پر راضی کر لیا جائے گا اور کم از کم علیحدہ آئینی عدالت بنا کر موجودہ سپریم کورٹ کے ڈنک سے وہ زہر نکال دیا جائے گا

Read more

ان دیکھی منجدھاریں اور انجان مانجھی

یونہی ماضی کے کچھ گھاؤ دیکھنا چاہے تھے، تاریخ کی نمایش گاہ میں کچھ بے پرکھی پتواروں کا تذکرہ تھا۔ بات ابھی عالمی جنگ کے اختتام پر برطانوی ہند کی سیاست کے ان برسوں تک پہنچی تھی جہاں، ’دونوں وقت آن ملا کرتے ہیں دم بھر کے لئے‘ ۔ ایسے میں ایک مہربان نے بلمپت کے انترے میں بے جگہ بے داد سے راگ کی چال میں کھنڈت ڈال دی۔ خضر دوراں کے کم سواد تبصرے کی رفوگری پر ایک

Read more

وارث علوی: اردو کا چومکھا نقاد

ہندوستان کے اردو نقادوں میں ہمارے ہاں شمس الرحمن فاروقی کے بعد سب سے زیادہ، اور جائز، شہرہ شاید وارث علوی کا ہوا جو اپنے بے باک انداز، جارحانہ اسلوب اور تابڑ توڑ تنقید کی وجہ سے بدنامی کی حد تک مشہور تھے۔ ان کے ہاں تنقید صرف ادبی تنقید نہیں رہتی بلکہ باقاعدہ مار کٹائی اکھاڑا بن جاتی تھی۔ یہ نہیں کہ ان کے قلم سے کسی کی تعریف نہیں نکلی۔ ضرور نکلی مگر یہ کہ جس پہ مرتے

Read more

ایک ’جلسے‘ پہ موقوف ہے گھر کی رونق

ایک شاعر نے زندگی اور موت کی کیفیات نہایت سادہ پیرائے میں بیان کی ہیں۔ ؎ زندگی کیا ہے عناصر میں ظہورِ ترتیب ؍ موت کیا ہے اِنہی اجزا کا پریشاں ہونا۔ آئین اور ضابطوں میں ڈھلے ہوئے معاشروں میں اُن لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے جو عناصر کے اندر ترتیب کو مستحکم رکھتے ہیں جبکہ ہماری سوسائٹی میں اُن افراد اَور جتھوں کی تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے جو اَجزا کو پریشان رکھنے میں بڑی مہارت

Read more

در در ٹھوکر کھاتا ڈاکٹر مبارک علی

ڈاکٹر مبارک علی ایک ایسے مؤرخ ہیں جس سے شناسائی سکول کے زمانے میں ہوئی۔ سکول میں ایک چھوٹی سی لائبریری، الماریوں میں بند کتابیں جو چیخ چیخ کر قاری کو پڑھنے کی دعوت دیتے تھے مگر ہمارے علاقے میں غیر نصابی کتابوں کو پڑھنے کا رواج نہ ہونے کی وجہ سے کبھی ان الماریوں کے تالے نہیں کھلتے تھے۔ پھر یوں ہوا کہ بلوچستان کے حالات بہت خراب ہو گئے۔ نواب بگٹی شہید کیے گئے۔ طلبہ تنظیموں کے انقلابی

Read more

خیبر پختونخوا کی تعلیم اور صحت: کیا حکومت اپنے عوام کو ناکام کر رہی ہے؟

خیبر پختونخوا میں امن و امان کی حالت بدانتظامی کی ایک علامت بن چکی ہے۔ کرم میں قبائلی جھگڑوں سے لے کر مالم جبہ میں پرتشدد حملوں تک، جہاں ایک پولیس افسر ایک IED دھماکے میں شہید ہو گیا، خیبر پختونخوا کو عدم استحکام نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ صوبائی پولیس، جو کبھی ایک مضبوط ادارہ تھی، اب بے بس نظر آتی ہے، اور عوام کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھانے والے کہیں دکھائی نہیں دیتے۔ لیکن یہ

Read more

عدلیہ کی آزادی یا ججوں کی آزادی؟

اگر ہمارے سامنے دو افراد یہ دعوی کریں کہ وہ شادی شدہ ہیں تو اس کا بات کا حتمی تعین کیسے ہو گا کہ وہ واقعی شادی شدہ ہیں کہ نہیں؟ اسی طرح اگر کوئی دو افراد یہ اعلان کریں کہ وہ بطور کمپنی بزنس کر رہے ہیں تو اس کا فیصلہ کیسے ہو گا کہ ان کو کمپنی ماننا چاہیے یا نہیں۔ برطانوی عدالت اس کا سیدھا سادا جواب یہ دے گی کہ دونوں صورتوں میں مروجہ قوانین طے

Read more

آئی ایم ایف اور پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کا امدادی پیکیج منظور ہونے کے بعد امید ظاہر کی ہے کہ اگر اسی طرح محنت جاری رہی تو انشااللہ یہ عالمی ادارے سے لیا جانے والا آخری پروگرام ثابت ہو گا۔ کسی وزیر اعظم کی طرف سے قرضوں میں گھری ہوئی قوم سے ایسا خوشگوار وعدہ سیاسی ضرورت تو ہو سکتا ہے لیکن اب تک 23 بار آئی ایم ایف کے پاس جانے والے ملک کے بارے

Read more

پاکستان قائم رہے گا

20 ستمبر 2024 کے ہم سب ایڈیشن میں سید مجاہد علی صاحب کا تحریر کردہ اداریہ ”کیا پاکستان قائم رہ سکے گا“ کو اس وقت تک 5577 ناظرین دیکھ اور پڑھ چکے ہیں۔ ماہ ستمبر 2024 کے آغاز میں نارویجین انسانی حقوق کمیشن کے زیر اہتمام ناروے میں منعقدہ ایک سیمنار ”قومی سلامتی اور انسانی حقوق“ کے پس منظر میں سید مجاہد علی صاحب نے مندرجہ بالا اداریہ تحریر کیا ہے۔ اس سیمنار کا لب لباب یہ تھا کہ قومی

Read more

شنگھائی کانفرنس اور اکثریتی فیصلہ پر عملدرآمد کا سوال

شام 7 بجے سے رات کے بارہ بجے تک ریموٹ کے بٹن دباتے ہوئے ”حالاتِ حاضرہ“ کو زیر بحث لاتے کسی بھی ٹی وی شوپر رکیں تو گماں ہوتا ہے کہ ہماری قوم ان دنوں آئین پاکستان کی ہر شق پر عملدرآمد ہوتا دیکھنے کو بے چین ہے۔ اسے یہ فکر بھی لاحق ہوچکی ہے کہ عدالتی فیصلوں کا دل وجان سے احترام ہو۔ عدالتی فیصلوں پر عمل پیرائی کو بے چین نظر آتی میری قوم مگر بھول چکی ہے

Read more

افسران، ڈاکٹران اور وکلا وایا بٹھنڈا

اخبارات میں خبر چھپی ہے لیکن خبر کی تفصیل آخر میں پہلے چند مُشاہدات۔ رانا صاحب زمیندار تھے، سیاست کا شغل بھی فرماتے رہتے تھے، اور ایک وکیل دوست کے پاس اکثر حاضِر ہوتے، روزانہ وکلاء کی محفل کا اثر یوں ہوا کہ ایل ایل بی کرنے کی ٹھان لی لیکن مسئلہ یہ کہ نہ تو رانا صاحب پڑھنے لکھنے کے شوقین نہ یہ توقع کہ پیپر دیں گے تو کوئی ایک آدھ صفحہ ہی لِکھ پائیں گے۔ اوپر سے

Read more

دستور میں ہی بقا ہے ‎

مجوزہ آئینی اصلاحاتی پیکج جو خفیہ طریقے سے رات کی تاریکی میں لایا جا رہا تھا وہ پارلیمانی نظام حکومت میں ایک شرمناک عمل تھا۔ ذرا تصور کریں مہذب اور سیاسی ساخت رکھنے والی ریاستوں اور قوموں میں اصلاحات کا عمل ایسے ہوتا ہے کہ اس کو بغیر عوامی آراِ کے نافذالعمل کیا جائے۔ انتخابات کی صورت میں جو پارلیمانی سیٹ اپ تشکیل دیا گیا ہے۔ جس میں اپوزیشن کا ایک واضح اور اہم کردار ہوتا ہے اور اُن کو

Read more

مارکسی راہنما سیتارام یچوری انتقال کر گئے

پانچ دہائیوں تک ہندوستان کی قومی سیاست میں نمایاں کردار ادا کرنے والے برِصغیر کے نامور مارکسی مفکر، انقلابی تحریکوں کے سالار، ہندوستانی بائیں بازو کے نمایاں راہنما اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے جنرل سیکرٹری کامریڈ سیتارام یچوری 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اُنہیں 19 اگست 2024 ء کو سانس میں تکلیف کی وجہ سے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) دھلی کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کروایا گیا تھا، اور ستمبر کے

Read more

پاکستانی سیاست، عوامی شعور اور مسائل

پاکستان میں آج کل عوامی مسائل ایک ایسے تالاب کی طرح ہو چکے ہیں، جس میں پانی تو ہے، لیکن تازہ ہوا اور روشنی نہیں۔ ہمارا سیاسی اور معاشی نظام اس قدر محدود اور الجھا ہوا ہے کہ عوام کے حقوق، فرائض، اور مسائل کو گہرائی سے سمجھنے کا وقت کسی کے پاس نہیں۔ لیکن اس کے ساتھ عوام بھی اسی اسی خوش فہمی میں مبتلا ہے جس کا کوئی وجود ہی نہیں۔ آئین پاکستان کا آرٹیکل 25 ہر شہری

Read more

عراق کا مایہ ناز انقلابی شاعر سعدی یوسف

یہ نظم نمائندہ تھی اُن مظلوم، لاچار اور بے بس عراقی لوگوں کے جذبات و احساسات کی۔ جن پر امریکہ اور اس کی لونڈی اقوام متحدہ نے زندگی کی بنیادی سہولتوں کی کھلی فراہمی پر پابندیاں لگادی تھیں۔ یہ بہت لمبی نظم تھی۔ میں تو دم بخود تھی۔ ساکت تھی۔ شاعر کی جی داری اور جرات رندانہ پر حیران تھی۔ امریکہ تو پھیتی پھیتی ہو کے فضا میں بکھرا پڑا تھا۔ شاعر نے کچھ بھی تو نہیں چھوڑا تھا۔ اپنے

Read more

چھبیسویں آئینی ترمیم کا قضیہ

بالآخر وہی ہوا جس کے خدشے کا اظہار کیا جا رہا تھا وزیر اعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ بلند آواز میں کہہ رہے تھے کہ ہمارے نمبرز پورے نہیں لہذا ہمیں اس وقت تک آئینی ترمیم لانے کی بات زبان پر نہیں لانی چاہے جب تک ہوم ورک مکمل نہیں ہو جاتا حکومت کے پاس نہ صرف قومی اسمبلی میں پورے نمبر نہیں تھے بلکہ سینیٹ میں بھی اس کو کم از کم 10 ارکان کی

Read more

چار مرد ایک کہانی

آہ کیا پٹاخہ لڑکی ہے۔ چس آ گئی دیکھ کے۔ تونے اس کی کمر پر فوکس کیا ہوتا تو پتہ چلتا کیسی لچکیلی ہے۔ یار میں تو اسے اپنا بنا کے دم لوں گا۔ آنکھیں بند کیے شوکے نے گلی کے تھڑے پہ بیٹھے مانے سے کہا۔ یہ پٹاخہ تیرے ہاتھ نہیں آنے والا۔ وکی پان والے کے ساتھ پکی سیٹنگ ہے اس کی۔ وکی وہ پان پہ چونا لگانے والا؟ اس کو بھی چونا لگا جائے گا، کبھی سیریئس

Read more

پاکستانی میڈیا پر چھایا جمود

یوں تو میڈیا ہر دور میں خود کو ریاست کا چوتھا ستون کہتا آیا ہے مگر موجودہ دور میں کسی بھی قوم کی رائے بنانے سے اس کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے تک ہر جگہ میڈیا کا ہی عمل دخل نظر آتا ہے۔ جب میڈیا کی بات کی جائے تو اس میں روایتی میڈیا (اخبار، ریڈیو، ٹیلی ویژن، سینما، کتابیں ) ڈیجیٹل میڈیا (سوشل میڈیا، ویڈیو پلیٹ فارمز، ویب سائٹس، سرچ انجنز وغیرہ ) اور تشہیری ذرائع (بل بورڈز،

Read more

پاکستان کا عدالتی نظام: آئینی عدالت ہی حل ہے

یہ افسوسناک حقیقت ہے کہ پاکستان، جس کی آبادی 24 کروڑ سے زائد ہے، عالمی انصاف کے منصوبے کے قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی کے اشاریے میں 140 ممالک میں سے محض 130 ویں نمبر پر ہے۔ یہ کم درجہ بندی اس کے عدالتی نظام میں پائے جانے والے گہرے مسائل کی عکاسی کرتی ہے۔ سب سے سنگین مسئلہ مقدمات کے انبار کا ہے۔ خاص طور پر سپریم کورٹ کو 60,000 مقدمات کا بوجھ اٹھانا پڑ رہا ہے،

Read more

”لٹیرا“ پنجاب

گئے دنوں کی بات ہے، پشتون سٹوڈنٹ فیڈریشن کے دوستوں کے ساتھ ہماری اچھی خاصی بیٹھک ہوا کرتی، شام ڈھلے چائے اور قہوے کی چسکیوں کے ساتھ فلاسفیاں جھاڑا کرتے، پشتونوں کے مسائل پر گفتگو ہوتی، پنجاب کا تسلط موضوع بحث آتا۔ پنجاب سب کچھ کھا رہا ہے، باقی کسی کو کچھ نہیں مل رہا، اسٹیبلشمنٹ کے پرو پنجابی کردار پر بحث ہوتی۔ جو مجھے تو خاص ہضم تب بھی نہ ہوئی مگر میں گفتگو میں بحث کرنے سے عموماً

Read more

کیا حزب اللہ ہوش کے ناخن لے سکے گا؟

اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس اور لبنان پر اسرائیلی بمباری کا آغاز تقریباً ایک ہی وقت میں ہوا ہے۔ جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں سے اب تک 560 افراد جاں بحق اور دو ہزار کے لگ بھگ زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں شہریوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ دوسری طرف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے

Read more

ایک انسان کی زندگی اور مبتدی تاریخ دان

گزشتہ اظہاریے میں ہندوستان پر برطانوی تسلط کی تاریخ کے بارے میں چند سوال اٹھائے تھے۔ یہ اشارہ مقصود تھا کہ دونوں ملکوں میں تقسیم کے بعد پیدا ہونے والی نسلیں تاریخ کا نامکمل اور گمراہ کن تصور رکھتی ہیں۔ اخباری کالم ایک مشکل صنف ہے۔ لفظوں کی تعداد طے ہے اور حقائق سے انحراف کی وہ آزادی بھی میسر نہیں جو فکشن نگار کو حاصل ہوتی ہے۔ مذکورہ تحریر پر ایک مہربان نے اپنے مخصوص انداز میں کاٹ دار

Read more

برین ڈرین ہونے سے بچائیے!

وطن سے محبت کہیں دلوں کے بھیتر ایسی بستی ہے جیسے پھولوں میں خوشبو۔ وطن کی محبت بارش کی لطافت سے سرخ پھولوں کو نمو بخشتی ہے۔ کبھی وطن سے دور رہنا پڑے تو طبیعت میں گرانی اور تھکاوٹ اترنے لگتی ہے۔ اپنے وطن اور اس میں بکھری ہر سہولت کو چھوڑ کر کون کافر اجنبی دیسوں میں جانا چاہے گا۔ مگر ہمارے سیاست دان بغیر سوچے سمجھے نجانے وطن اور اس کے اداروں کو کس طرف ہانکے لیے جا

Read more

امریکا کا پہلا یہودی وزیر خارجہ

اگر یہ کہا جائے کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد کون سا ایک سفارت کار ہے جس نے دنیا پر سب سے زیادہ منفی اثرات چھوڑے تو ایک ہی نام ذہن میں آتا ہے۔ ڈاکٹر ہنری کسنگر۔ کسنگر کی پیدائش ایک جرمن یہودی خاندان میں ہوئی۔جس نے ہٹلر کی یہود کش پالیسیوں سے تنگ آ کے انیس سو اڑتیس میں امریکا ہجرت کی۔ کسنگر نے بطور فوجی سارجنٹ دوسری عالمی جنگ میں یورپ کے محاذ پر خدمات انجام دیں۔جنگ کے

Read more

بانی پی ٹی آئی کا ’مارو یا مرجاﺅ‘ والا پیغام؟

قارئین کی خاطر خواہ تعداد گلہ کررہی ہے کہ میں یہ طے کرنے سے گریز اختیار کرتا نظر آ رہا ہوں کہ تحریک انصاف کا لاہور میں ہوا جلسہ کامیاب تھا یا نہیں۔ شکوہ ان کا بلاجواز نہیں۔ اس ضمن میں میری جانب سے اختیار کردہ اجتناب بھی لیکن بلاسبب نہیں۔ دماغ عموماً ضرورت سے زیادہ منطقی انداز میں سوچتا ہے۔ اسی باعث تحریک انصاف کے لاہورمیں ہوئے جلسے پر غور کرتے ہوئے بنیادی سوال یہ اٹھاتا ہوں کہ اسے

Read more

فیصلہ – فرانز کافکا کا افسانہ

وہ موسم بہار کی ایک اتوار کی صبح تھی اور ایک بیوپاری جارج بیڈیمین اپنے گھر کی پہلی منزل پر اپنے کمرے میں بیٹھا ہوا تھا۔ اس کا گھر ان خستہ حال گھروں میں سے ایک تھا جو دور سے اپنے حجم اور رنگ کی وجہ سے ایک جیسے ہی لگتے تھے۔ جارج اپنے ایک ایسے دوست کو خط لکھ کر فارغ ہوا تھا جو دیار غیر میں جا بسا تھا۔ اس نے بے خیالی میں خط کو لفافے میں

Read more

آئینی شق 8 میں ترمیم، پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کا قتل عام

دور جدید میں انسانی حقوق کا مسئلہ سب سے اول تصور کیا جاتا ہے، کسی بھی ریاست کی مضبوطی، ترقی اور خوشحالی کا معیار بھی وہاں کے شہریوں کو حاصل بنیادی حقوق کو دیکھ، پرکھ کر طے کیا جاتا ہے، جیسے مشہور فلسفی ارسطو کہتا ہے قانون بنیادی، قدرتی اور اخلاقی ہوتے ہیں، غلط آئین کا مطلب غلط ریاست ہے، ابن خلدون نے بنیادی انسانی حقوق کی منصفانہ فراہمی کو ترقی کی علامت کہا، جیکسن رومو نے کہا انسان آزاد

Read more

ایک بے خواب دوپہر کا فلیش بیک: چند تاثرات

اردو افسانے کے ارتقا کا جائزہ لیا جائے تو ابتدا ہی سے خواتین افسانہ نگار، افسانے کے اُفق پر جلوہ افروز دکھائی دیتی ہیں۔ حجاب امتیاز علی، قرۃ العین حیدر، رشید جہاں، عصمت چغتائی اور ممتاز شیریں سے لے کر عصرِ حاضر تک ایک طویل فہرست ہے جن کے محض نام بھی درج کیے جائیں تو کئی صفحات درکار ہوں گے۔ ان خواتین کے افسانے سیاسی، سماجی اور فنی پختگی کا صریح ثبوت ہیں۔ انھوں نے اپنے افسانوں میں عورت

Read more

فلسطین پر قبضہ۔ پہلا قدم

  فلسطینیوں کے لئے اور عام طور پر مسلم امہ کے لئے 7 اکتوبر 2023، تاریخ کا بدترین دن تھا جس دن ہالوکاسٹ کے دوران ادا کیے گئے صیہونیوں کے اپنے کردار کی طرح کہ یہودیوں کو زیادہ سے زیادہ ڈرایا بھی جائے اور دنیا کے سامنے انہیں مظلوم بنا کر بھی پیش کیا جائے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت حماس سے حملہ کروایا گیا۔ کیسا اتفاق ہے کہ اسرائیلیوں نے خود ہی اس حملے کا موازنہ ہولوکاسٹ سے

Read more

مخصوص نشستیں: ججوں کی لڑائی میں انصاف کا خون

مخصوص نشستوں میں سپریم کورٹ فل بنچ کے آٹھ اکثریتی ججوں کا تفصیلی فیصلہ جاری ہونے کے بعد وزیر قانون نذیر اعظم تارڑ نے واضح کیا ہے کہ اس فیصلے سے مخصوص نشستوں کے بارے میں قانونی حیثیت تبدیل نہیں ہوئی۔ کیوں اس دوران الیکشن ایکٹ میں ہونے والی ترمیم کے تحت کسی پارٹی میں شامل ہونے کے بعد ارکان اسمبلی اسے چھوڑ کسی دوسری پارٹی میں شامل نہیں ہوسکتے۔ واضح رہے سپریم کورٹ کے اکثریتی ججوں نے تحریک انصاف

Read more

آئینی اصلاحات اور سیاسی جمود

ریاست پاکستان پون صدی کے سیاسی جمود سے نکلنے کی خاطر نہایت محتاط انداز میں آئینی اصلاحات کی طرف پیش قدمی کر رہی ہے تاکہ اجتماعی زندگی کا دھارا کسی غیر معمولی حادثہ سے دو چار نہ ہو جائے، بظاہر مجوزہ آئینی ترامیم کا مقصد پارلیمنٹ کے حق حاکمیت کی بحالی کے علاوہ ایسی غیر مشروط جمہوریت کا حصول ہے جو ہزاروں برسر پیکار گروہوں کو مل کر جینے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ امر واقعہ بھی یہی ہے کہ

Read more

وفاق کی تمام اکائیوں کے مابین اتحاد کی ضرورت

کمرے میں لگا اے سی بند کردوں تو حبس سانس نہیں لینے دیتا۔ چلاؤں تو ہڈیوں میں درد ہونے لگتا ہے اور یہ سلسلہ اسلام آباد میں میرے ساتھ گزشتہ پانچ دنوں سے جاری ہے۔ اسی باعث جمعرات کی صبح اٹھا تو جسم میں درد کے ساتھ بخار بھی تھا اور اس کی وجہ سے کالم نہ لکھ پایا۔ جمعہ کی صبح اسے اخبار اور ’نوائے وقت‘ کے ویب ایڈیشن سے غائب ہوا دیکھ کر کئی مہربان پریشان ہو گئے۔

Read more

چوڑیاں لیتا جا وے باؤ ونگاں لیتا جا

ایک نفیس سریلی ونگاں لیتے جانے کی فرمائش کرتی آواز پہ وہ مڑ کے دیکھتا ہے تو چوڑیاں بیچنے والی سانولے رنگ کی بنجارن اسے ونگاں خرید لے جانے کی درخواست کرتی ہے۔ اسے لگتا ہے یہ پیشکش کرتے بنجارن کے چہرے پہ بھی چوڑیوں کے خوبصورت رنگ چڑھ چکے۔ بازو آگے کرتے پوچھ بیٹھا کہ کیا میں یہ چوڑیاں پہنوں گا؟ تو جواب میں دلکش مسکراہٹ لئے اپنی کسی دوست کسی سہیلی کے لئے لے جانے کی فرمائش ہوتی

Read more

نظرکَش: سمارٹ ڈیڈلاک

جہاندیدہ ڈیڈلاک کو خاطر ہی میں نہیں لاتے کہ وہ راستہ نکالنے یا بنانے کا ہنر رکھتے ہیں۔ اپنی ذاتی تمنا پر کنٹرول کے لئے جو لوگ صحیح طرح اپنے اندر جھانک لیتے ہیں وہ سوسائٹی اور سیاست میں اطمینان کے قریب تر ہوتے ہیں۔ ڈیڈلاک کو تعطل اور بّن بست سمجھئے۔ سمارٹ ڈیڈلاک پر شکیل بدایونی کا ایک مصرع صادق آتا ہے : ”جہاں بے خودی میں قدم لڑکھڑائے وہی راہ مجھ کو دکھائی گئی ہے“ ۔ کسی بھی

Read more

میرپور خاص جھوٹا پولیس مقابلہ: پھولوں کے ہار کس کے تھے پہن کون گیا؟

عمرکوٹ اور میرپور خاص سندھ میں سترہ ستمبر سے انیس ستمبر 2024 کے درمیان جو کچھ ہوا ہے اس نے سندھ کا دنیا میں تعارف بدل دیا ہے۔ یہ تقریباً 48 گھنٹے سندھ کی پانچ ہزار سالہ تاریخ و تہذیب کے مثبت چہرے کو مسخ کرنے والوں کے تھے۔ انسانی آزادی، سندھ کی خوشحالی و خودمختاری اور دلتوں کے حقوق کی سیاسی و ادبی جنگ لڑنے والی ممتاز شخصیات عبدالواحد آریسر، ماما جمن دربدر اور حلیم باغی کا عمرکوٹ شہر

Read more

تاریخ ِفرعون

اس کتاب کو خواجہ حسن نظامی نے لکھا ہے، اس کی دوبارہ اشاعت 2019 میں ہوئی تھی۔ میں نے ایک کاپی آن لائن حاصل کی ہے۔ ایک بات کی وضاحت کردوں آن لائن کُتب بیچنے والے بھی اپنی دیانت کے حوالے سے اُتنے ہی دیانت دار ہیں جتنا کہ سبزی فروٹ والے، چونکہ آرڈر کرنے والا پاس نہیں ہوتا، اس لیے بوقت پیکنگ گلا سڑا مال پیک کر دیتے ہیں۔ کتاب کے صفحات 248 ہیں۔ یہ کتاب 1941 میں لکھی

Read more

لکھنے میں شانتی ہے

میں آٹھویں جماعت میں تھی جب پہلی بار میں نے ایک شعر لکھا، ”نور ابھی چھوٹی ہو“ ، ابھی کچھ پڑھ تو لو پہلے ”، لکھنے کے لیے عمر پڑی ہے کورس کی کتابوں سے دل لگاؤ“ میرے لیے یہ بڑی بات تھی کہ علامہ اقبال کے مضمون کے علاوہ اگر دو ٹوٹے پھوٹے مصرعے میں نے لکھ لیے تو کیا ہو گیا سب کو! میں نے جتنی خوشی سے سبھی کو بتایا اتنی ہی میں افسردہ ہو گئی۔ بہرحال

Read more

26 ویں آئینی ترمیم: بہت شور سنتے تھے پہلو میں دل کا

پارلیمان میں ’آئینی پیکج‘ دھوم دھام سے پیش کیے جانے کا غلغلہ اور نمبرز پورے ہونے کے دعوے کیے جا رہے تھے مگر وہ پیکج تاحال اسمبلی میں نہیں آیا۔ مسودے کو دلہن کی طرح سات پردوں میں چھپانے والے حکمرانوں کو اب منہ چھپانے کی جگہ ڈھونڈنی مشکل ہو رہی ہے۔ آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں درکار دو تہائی اکثریت ”ہر چند کہیں ہے کہ نہیں“ والا معاملہ بن گئی گویا: بڑا شور

Read more

خیبرپختونخوا کے مسائل اور عوام کا غلط سیاسی انتخاب

خیبرپختونخوا پاکستان کا سب سے خوبصورت اور دلکش صوبہ مانا جاتا ہے۔ اس کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لئے اندرون ملک سمیت باہر ممالک سے بھی لوگ سفر کر کے آتے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے لوگوں کی مہمان نوازی کے پوری دنیا میں چرچے ہیں مجھ سمیت اس سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا لیکن اس خوبصورتی اور مہمان نوازی کو برقرار رکھنے کے لئے کوئی ٹھوس پلان موجود نہیں ہے البتہ مہمان نوازی کا پلان جیسے پہلے تھا

Read more

شیخ سعدی، افغان اور عمران

ہمارے کرکٹ میچز یا ورلڈ کپ کے دوران اکثر افغان ٹیم کے مقابل پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں بسنے والے افغان مہاجرین کے وہ بچے جنہوں نے نہ کبھی افغانستان دیکھا ہے اور نہ ہی وہ افغانستان میں پیدا ہوئے مگر افغان ٹیم کے مقابل پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی کھل کر شدید مخالفت کرتے ہیں، جو ملک میں افغان مہاجرین کے بارے میں ایک عجیب سماجی کشمکش اور تناؤ پیدا کرنے کا سبب بنا رہتا ہے، جب

Read more

ایک ادبی مرکز کی مسماری

شام آئے اور گھر کے لئے دل مچل اٹھے، شام آئے اور دل کے لیے کوئی گھر نہ ہو اسلام آباد شہر کی رنگینیاں دیکھ کر کوئی گزرتا مسافر اس شہر میں اپنے لیے گھر بنانے کی خواہش لیے چلا جاتا ہے، مگر اس شہر کا دوسرا روپ یہاں کئی سالوں سے بسے لوگ ہی جانتے ہیں کہ دارالخلافہ ہونے کی وجہ سے دن رات سانس لیتا یہ شہر اندر سے کتنا کھوکھلا ہے۔ یہاں لوگ صرف کام کو جانتے

Read more

پاسبان مل گئے کعبے کو صنم خانے سے

ملک عزیز اس وقت اپنی 77 سالوں پر محیط تاریخ کے بدترین بحران سے گزر رہا ہے جس نے زندگی کے ہر شعبے کو اپنی آہنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ بدقسمتی سے اس بحران کی شدت ہر آنے والے دن بڑھتی جا رہی ہے جس نے ملک کے سماجی، اقتصادی اور سیاسی نظام کو کچھ اس طرح سے جکڑا ہوا ہے کہ فی الوقت اس سے نکلنے کی بظاہر کوئی راہ نظر نہیں آ رہی ہے۔ ملک میں گزشتہ

Read more

ماموں جان

ماموں جان محمد ظہیر فرخ (قلمی نام ایم زیڈ فرخ) 17 اکتوبر 1931 کو دہلی، بھارت میں پیدا ہوئے اور 16 اگست 2024 کو اس جہانِ فانی سے کوچ کر گئے۔ اپنی 93 سالہ زندگی میں انہوں نے خاندان، کمیونٹی اور اصولوں کے ساتھ گہری وابستگی کے ذریعے ہر اُس شخص پر گہرا اثر ڈالا، جو انہیں جانتا تھا۔ وہ امرتسر کے معروف معلم صوفی محمد صغیر حسن اور بریلی کی ممتاز شاعرہ رابعہ پنہاں کے گھرانے میں پیدا ہوئے۔

Read more

ڈھائی صدیوں میں معروف امریکی یہودی

گزشتہ مضمون میں تذکرہ ہوا تھا کہ کس طرح ایک یہودی بروکر خائم سالومن نے امریکا کی جنگِ آزادی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے خود کو سرمائے سمیت آزادی کے مقصد کے لیے وقف کر دیا۔ خائم کے بعد امریکا کی یہودی کمیونٹی نے پچھلے ڈھائی سو برس میں خود کو کس طرح مقامی سیاست اور حکومت میں فعال رکھا۔ آج اس بابت کچھ بات کرتے ہیں۔امریکن اسرائیل کوآپریٹو انٹر پرائز کا ایک کام امریکی زندگی میں یہودیوں

Read more

تاریخ کے مخطوطے میں ترمیم نہیں ہوتی

معمورہ دنیا میں روز اک خرابی چلی آتی ہے۔ اصحاب سبحہ و زنار دست و گریباں ہیں۔ 25 کروڑ خاک نشین اپنے دکھوں کی ستر پوشی میں الجھے ہیں۔ انہیں دستور کی شق 175 (اے ) سے واسطہ ہے اور نہ 184 ( 3 ) سے تعلق ہے۔ انہیں تو منٹو مارلے اصلاحات کے بعد سے دائرے میں بٹھا رکھا ہے کہ تبادلہ، توسیع اور ترمیم کی سہ شاخہ ترشول سے بندگان عالی قدر کی ترقی کا تماشا کیا کریں۔

Read more