فتح کے بعد کا امتحان: جنگ، امن اور سیاسی استحکام

اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان اپنے ازلی اور دیرینہ دشمن ہندوستان سے حالیہ مختصر لیکن شدید جنگ میں فتح یاب ہوا ہے۔ یہ ایک شاندار کامیابی تھی جس میں پاکستان کی مسلح افواج نے شجاعت، بہادری، بہتر جنگی حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت بالخصوص ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا بھرپور اور موثر استعمال کیا۔ یہاں یہ بات بہت حوصلہ افزا اور خوش آئند ہے کہ آپریشن بنیان المرصوص کے دوران پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ

Read more

ٹنڈو بہاول اور مورو کے سانحات میں پریشان کن مماثلتیں اور اسباق

ٹنڈو بہاول اور مورو کے سانحات سندھ کے دو المیے۔ جو تین دہائیوں سے زیادہ کے فاصلے پر ہیں۔ حکمرانوں اور عوام کے پیچیدہ تعلقات کی واضح مثال ہیں۔ 1992 کا ٹنڈو بہاول قتل عام اور مئی 2025 کا مورو کوئی پہلا اور آخری سانحہ نہیں، بلکہ ناکامیوں کی وہ علامات ہیں جو ملکی انداز حکمرانی کو مسلسل متاثر کر رہے ہیں۔ یہ دونوں واقعات، جو دیہی سندھ میں جڑیں رکھتے ہیں، سیاسی اور سماجی زیادتیوں، وسائل کے تنازعات، اور

Read more

عورتوں اور لڑکیوں کے لیے تپتی ہوئی زمین

پاکستان اس وقت ایک خوفناک حقیقت کی زد میں ہے یہ ملک اپنی عورتوں اور لڑکیوں کے لیے ایک دہکتا ہوا آتش فشاں ہے۔ ان کی روشن اور امیدوں سے بھری زندگیاں بے رحمی سے ختم کی جا رہی ہیں، گویا وہ ایندھن ہوں۔ یہ یورپی تاریخ کے تاریک دور کی یاد دلاتا ہے، جب عورتوں کو جادوگری کا الزام لگا کر جلایا جاتا تھا صرف اس لیے کہ انہوں نے مردوں کی جانب سے مسلط کردہ حدوں کو توڑنے

Read more

دردِ دریا: رسول بخش پلیجو کی برسی پر خراج تحسین

جنگ شاہی کے نواحی گوٹھ کے شہر خموشاں میں آج کچھ زیادہ ہی افسردگی چھائی ہوئی تھی۔ سائیں رسول بخش پلیجو کے چاہنے والے اس کے مرقد پر پھول اور اجرک چڑھا کر واپس جا چکے تھے لیکن سندھیانی تحریک سے وابستہ لڑکیوں اور خواتین کے گیتوں کی گونج ابھی تک فضا میں موجود تھی۔ گیت گا کر جانے والیوں نے اس یقین کے ساتھ گیت گائے تھے کہ لحد میں ابدی نیند سے آنکھیں موندے ہوئے انُ کا شفیق

Read more

ہم اپنی بیٹیاں کیوں مار دیتے ہیں؟

اسلام آباد میں سترہ سال کی ایک بچی بے دردی سے اپنے ہی گھر میں قتل کردی گئی۔ اس کا واحد قصور یہ تھا کہ وہ اپنی شرائط پر جینا چاہتی تھی۔ گو کہ اس نے کسی سماجی روایت یا مذہبی اصول کی خلاف ورزی نہیں کی لیکن اس نے انجان لڑکے کی خواہش پر اسے ملنے سے گریز کیا۔ پاکستانی سماج میں ’شعور‘ حاصل کرنے والے ایک نوجوان نے ایک لڑکی کے اس حق کو ماننے سے انکار کر

Read more

شیخ مجیب الرحمان کے ساتھ قید سی آئی ڈی کے جاسوس راجہ انار خان کی یادداشتیں

راجہ انار خاں ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، سپیشل برانچ پنجاب پولیس پاکستان کی بنتی بگڑتی سیاسی تاریخ کے چشم دید گواہ ہیں۔ انہوں بہت اہم جگہوں پر تعینات رہ کر اپنے فرائض سرانجام دیے۔ جتنا عرصہ شیخ مجیب الرحمٰن مغربی پاکستان کی جیلوں میں قید رہ کر اپنے خلاف غداری کے مقدمے کا سامنا کرتے رہے، اس دوران راجہ انار خاں بطور انٹیلی جنس افسر ایک مشقتی کے روپ تمام عرصہ جیل میں ان کے ساتھ رہے۔

”تھانیداری“ ملنے پر میں رو رہا تھا
پہلی تقرری گجرات میں ہوئی
سہالہ میں ٹریننگ انسٹرکٹر کو پانی کا جگ دے مارا
جب میں چوہدری ظہور الٰہی کے بھتیجے چوہدری تجمل حسین کو پکڑ کر تھانے لے آیا
مونگی دی دال والا تھانیدار
جنرل بختیار کے قہقہے
چوہدری فضل الہی کے بھتیجے کی گرفتاری
1965 ء کی جنگ میں میرا حصہ
آرمی کی دو مربعے زمین پر قبضہ میں نے چھڑوا کر دیا
جب میں نے اپنے ایس پی کو تھپڑ دے مارا
جیل میں شیخ مجیب الرحمٰن کے ساتھ بطور سیکورٹی افسر
شیخ مجیب الرحمن محب وطن یا غدار
ڈھاکہ میں سرنڈر کے روز میں پھوٹ پھوٹ کر رو دیا
شیخ مجیب الرحمٰن کانپ رہے تھے
شیخ مجیب الرحمٰن کی چشمہ بیراج آمد
شیخ مجیب الرحمٰن چشمہ سے سہالہ
ذوالفقار علی بھٹو کی شیخ مجیب الرحمٰن سے ملاقات
شیخ مجیب الرحمٰن نے کہا انار خاں! تم میرے ایس پی ڈھاکہ ہو گے

Read more

(3) جون 1947 ء کا تاریخ ساز اجلاس: تقسیم ہند کے 78 برس

برصغیر پاک و ہند میں مسلمانوں نے ایک ہزار سال تک حکومت کی، 712 ء میں سندھ میں محمد بن قاسم کی آمد کے ساتھ ہی مسلم حکمرانی کا آغاز ہو گیا جس کا اختتام 4 مئی 1799 ء کو سرنگاپٹم میں شیر میسور سلطان فتح علی ٹیپو کی شہادت کے بعد ہو گیا جب انگریزوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی آخری تلوار بھی ٹوٹ گئی تھی۔ قائد اعظم نے تشکیل پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ پاکستان

Read more

بچپن میں شادیوں کے لیے ملاؤں کی مہم جوئی

مولانا فضل الرحمان اور دیگر ممتاز مذہبی لیڈروں نے ملک میں بچوں کی شادیوں کی ممانعت کرنے والے قانون کی مخالفت کی ہے۔ اب جمعیت علمائے اسلام (ف) نے خیبر پختون خوا میں بچوں کی شادیوں کے ’حق‘ کے لیے احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی 17 مئی کو قومی اسمبلی سے قانون منظور ہونے کے بعد اس قانون کی مخالفت کی تھی اور صدر آصف زرداری سے مطالبہ کیا تھا کہ

Read more

سندھ طاس معاہدہ اور جنوبی ایشیا کا امن

سندھ طاس / دریائے سندھ کے پانی کا معاہدہ (IWT) ، جو 1960 میں بھارت اور پاکستان کے درمیان عالمی بینک کی ثالثی سے ہوا، طویل عرصے سے ہائیڈرو ڈپلومیسی / پانی والی سفارت کاری کی ایک بڑی کامیابی کے طور پر سراہا جاتا رہا ہے۔ سندھ، ماحولیات اور ڈیلٹا اگرچہ اس کے متاثرین ہیں۔ معاہدے کے تحت بھارت کو مشرقی دریاؤں (ستلج، راوی، اور بیاس) کے لامحدود استعمال کا حق ملا اور پاکستان کو مغربی دریاؤں (سندھ، جہلم، اور

Read more

اسلام آباد میں کم عمری کی شادی پر پابندی

صدر مملکت آصف علی زرداری کا اسلام آباد میں 18 سال سے کم عمر لڑکیوں اور لڑکوں کی شادی کو ”غیر آئینی اور غیر قانونی“ قرار دینے والے بل پر دستخط کرنا ایک اہم اور خوش آئند اقدام ہے۔ تاہم، یہ قانون ”فی الحال صرف اسلام آباد کیپٹل ٹریٹری (ICT) اسلام آباد تک محدود ہے“۔ 1۔ کیا اس قانون کا اطلاق اقلیتوں پر بھی ہو گا جی ہاں، بالکل یہ قانون کوئی مذہبی تفریق نہیں کرتا۔ یہ تمام شہریوں پر

Read more

شہید صحافی سید محمد شاہ: قلم کا لہو اور بے حسی کا اندھیرا

سندھ میں صحافت کرنا جہاد کرنے کے برابر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں سندھ واحد صوبہ ہے جہاں سب سے زیادہ صحافیوں کو قتل کیا جاتا ہے، مقدمات درج کیے جاتے ہیں، ہراساں کیا جاتا ہے، تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ وجہ حق سچ کی آواز اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانا ہوتا ہے۔ کاوش کے ٹی این نیوز کے بہادر صحافی جان محمد مہر کو سکھر بیچ شہر میں قتل کر دیا گیا، ماتھیلو میں نصر اللہ گڈانی،

Read more

پاک بھارت حالیہ جنگ اور کشیدگی

بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ کشیدگی جسے بھارت کے چھپن انچ کی چھاتی کے دعویدار تیسرے مرتبہ منتخب ہوئے وزیراعظم نریندرا مودی جن پر ان کے پہلی مرتبہ وزیراعظم بننے تک آر ایس ایس تنظیم سے تعلق کی وجہ سے کچھ سنگین جرائم کی بنا پر امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد تھی، اور غیر ذمہ دار اور شور و غوغا کی بنیاد پر اپنی جھوٹی باتوں کا پرچار کرتے بھارتی میڈیا نے باقاعدہ ایک جنگ میں بدلا جس

Read more

لیاری۔ مارا ماری سے کانا یاری تک

ملک کے ناخداؤں نے لیاری میں دانستہ خون ریزی برپا کی۔ جب ایک ہی دسترخوان پر کھانا کھانے والے ساتھیوں میں ایسے اختلافات پیدا کیے گئے کہ بچھے ہوئے دسترخوان پر ہی دوست کے ہاتھوں دوست قتل ہوئے اور پھر دوستی سے دشمنی کی داستان نسل در نسل چلتی چلی گئی۔ جی ہاں بالکل گینگ آف واسع پور کی طرح لیاری کی گینگ وار بھی ایک ایسی ہی فلمی کہانی لگتی ہے لیکن یہ کوئی فلمی کہانی نہیں بلکہ رونگٹے

Read more

بچپن کی شادی، اسلامی نظریاتی کونسل اور صدر پاکستان

29 مئی کی رات صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری نے ”اسلام آباد دارالحکومتی علاقہ امتناع عقد بندی اطفال بل“ 2025 کی منظوری دے کر اسے قانون کا درجہ دے دیا ہے جو فی الفور اسلام آباد دارالحکومتی علاقہ میں نافذ العمل ہو گا۔ یہ بل رکن قومی اسمبلی محترمہ شرمیلا فاروقی صاحبہ نے ایوانِ زیریں میں پیش کیا تھا جو 16 مئی کو قومی اسمبلی سے منظور ہوا۔ بعد ازاں محترمہ شیری رحمان صاحبہ نے اسے ایوانِ بالا میں

Read more

عمران خان کا عسکری رومانس

مقتدرہ نے عمران خان کو اقتدار کے جھولے جھلائے، اقتدار سے محروم کرایا اور پھر انہوں نے ہی پابند سلاسل کرایا۔ سیاسی اور غیر سیاسی مقدموں کی بوچھاڑ کر دی۔ پی ٹی آئی کے خلاف ریاستی کریک ڈاؤن مقتدرہ کی پشت پناہی کا شاخسانہ ٹھہرا۔ مگر خان کے عسکری رومانس کا رنگ پھیکا پڑنے کا نام نہیں لے رہا۔ چاہے یہ رومانس یک طرفہ کیوں نہ رہ گیا ہو۔ خان ڈٹا ہوا ہے کہ جس نے درد دیا وہی درد

Read more

بات چیت سے انکار بھارت کو مہنگا پڑے گا!

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ مسلح جھڑپوں کے بعد دونوں طرف سے اشتعال انگیز بیانات اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان کامیابی کے دعوؤں کو یقین میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جبکہ بھارت میں ایک طرف پاکستان پر فتح یاب ہونے کا ’جشن‘ منایا جا رہا ہے لیکن اس کے ساتھ اس جنگ سے ہونے والے سفارتی و سیاسی نقصان کا جائزہ لینے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔ تاہم سب سے اہم سوال

Read more

میٹھا میٹھا ہپ ہپ۔ کڑوا کڑوا تھو تھو

بجٹ کی آمد آمد ہے حکومت کی جانب سے سالانہ بجٹ کے پیش کیے جانے کا سرکاری ملازمین اور خصوصی طور پر پنشنرز بڑی شدت سے انتظار کرتے ہوئے نظر آتے ہیں کیوں کہ ان کا اس تنخواہ اور پینشن کی مد میں ملنی والی رقم کے علاوہ اور کوئی بھی ذریعہ معاش نہیں ہوتا ان کی آمدنی کا واحد ذریعہ یہی تنخواہ اور پینشن ہے۔ خصوصی طور پر پنشنرز وہ حضرات ہیں جنہوں نے اپنی جوانی کے قیمتی ماہ

Read more

باولے (ہلکے ) کتے

روزانہ کی سیر کے لیے جناح گارڈن نمبر ایک پر پہنچے تو گیٹ بند، بڑی تعداد میں سندھ، جنوبی پنجاب، کے پی اور جی بی کے نوجوان گیٹ پر جمع ہیں۔ انہیں باغ سے کوئی غرض نہیں ہوتی ان کی روزانہ کی منزل جناح لائبریری کی ایک اچھی نشست ہوتی ہے جہاں بیٹھ کر یہ مستقبل کے ایک موہوم سے سپنے کی تعبیر کی کوشش کر سکیں۔ یہ اپنے تئیں سی ایس ایس اسپیرنٹ لکھ، پڑھ اور بول کر دل

Read more

کم عمر شادی پر پابندی کا قانون: ”دیر آید درُست آید“

انسانی حقوق کے محافظین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کے کارکنان ایک عرصہ سے اس جدوجہد میں مشغول تھے کہ بچوں کے وقارِ زندگی کو بلند کرنے کے لئے کم عمری کی شادی پر پابندی عائد کی جائے نیز شادی کے لئے عمر کی کم از کم حد مقرر کی جائے۔ قومی اور بین الاقوامی سطح پر برسوں سے جاری کوششوں اور وکالت کے بعد آخر کار 29 مئی 2025 کو صدرِ پاکستان کے دستخط نے اس قانون کا راستہ

Read more

باکسر عالیہ سومرو۔ لیاری سے ابھرتی امید کی کرن

پاکستان میں فٹ بال اور باکسنگ جیسے کھیلوں کو نظر انداز کیا جانا، خاص طور پر سندھ اور بلوچستان جیسے چھوٹے صوبوں میں، اور کرکٹ میں ان خطوں کی کم نمائندگی محض اتفاقی نہیں بلکہ سیاسی اور انتظامی مسائل بلکہ کہا جائے تو کسی حد تک تعصب کی وجہ سے بھی ہے۔ کرکٹ اپنی ثقافتی اہمیت، تاریخی کامیابی اور تجارتی اپیل کی وجہ سے پاکستان کے کھیلوں کے منظر نامے پر حاوی ہے، خاص طور پر پاکستان سپر لیگ کے

Read more

ڈیموں اور نہروں کے لئے بجٹ سندھ کے وجود پر حملہ

اس وقت سندھ شدید آبی بحران اور سنگین خطرات سے دوچار ہے۔ بھارت دریائے سندھ کے پانی کو روکنے کے لیے متعدد ہائیڈرو پاور منصوبوں کی فہرست تیار کر چکا ہے، اور رنبیر کینال کی لمبائی 120 کلومیٹر تک بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جو دریائے سندھ کے بہاؤ کو مزید کم کر دے گا۔ بھارت کی اس آبی دہشت گردی کو سفارتی سطح پر بے نقاب کرنے اور اسے عالمی سطح پر شرمندہ کرنے کے بجائے، پاکستان

Read more

کیا بیرونی جنگ اندر لڑی جا سکتی ہے

اٹھارہ انچ کی پائپ لائن میں پاکستان کے شمال اور مشرق میں ایک ہزار کلومیٹر تک گیس پہنچ جاتی ہے، مگر چھ انچ کی پائپ لائن میں ستر کلومیٹر تک تہتر سالوں میں پانی نہیں پہنچ پاتا۔ اسی طرح تین ہزار فٹ نیچے سے کنویں کھود کر گیس نکالی جا رہی ہے، مگر تین سو فٹ نیچے سے پانی نہیں نکال پاتے۔ ڈیرہ بگٹی اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں موسم گرما کے آغاز میں پانی کی قلت شدت

Read more

مختار صدیقی کی نظم ”ٹھٹھہ“ ایک مطالعہ

مختار صدیقی نے نظم ”ٹھٹھہ“ میں دو باتوں کا تذکرہ کیا ہے : ایک تو آباد تہذیبوں کے ویران ہونے کا نوحہ اور دوسرا بابِ فنا یعنی موت کا ذکر۔ اور ان دونوں موضوعات کو مختار صدیقی کے ہاں بنیادی حیثیت بھی حاصل ہے۔ ان کے ہاں مناظر فطرت کی عکاسی بھی بھر پور انداز سے نظر آتی ہے۔ اس حوالے سے ان کی نظم ”جہلم کا بہتا پانی“ عمدہ مثال ہے۔ مگر اصل المیہ یہ ہے کہ زندگی کی

Read more

شناخت کے دھاگے، قوم کے ستون: سندھ کی لازوال میراث

اجرک کے شوخ رنگ اور سندھی ٹوپی کی پیچیدہ دست کاری محض روایتی لباس سے کہیں بڑھ کر ہیں۔ یہ وادی سندھ کی تہذیب کی جیتی جاگتی تاریخ ہیں، ایک ایسی شناخت سے ٹھوس روابط جو اس سرزمین پر ہزاروں سالوں سے پروان چڑھی ہے۔ یہ علامات، جو سندھ کی مقامی ہیں اور بلوچستان نیز جنوبی پنجاب کے سرائیکی بیلٹ میں بھی (مختلف رنگوں اور ڈیزائنوں کے امتزاج کے ساتھ) قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں، ایک ایسے ثقافتی

Read more

پاکستان میں اقلیتوں کی نمائندگی کا المناک تضاد

اسلامی جمہوریہ پاکستان کا قیام ایک ایسی ریاست کے تصور پر ہوا تھا جہاں تمام شہریوں کو یکساں حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہو۔ تاہم، 75 سال گزرنے کے باوجود، اقلیتی برادریاں آج بھی سیاستی اور سماجی محرومیوں کا شکار ہیں۔ پاکستان کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں اقلیتوں کے منتخب نمائندوں کو براہِ راست ووٹ کے بجائے پارٹیوں کی مرضی سے نامزد کیا جاتا ہے۔ یہ نظام نہ صرف جمہوریت کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے

Read more

خطۂ لاہور سے رخصتی

یہ ان دنوں کی بات ہے جب آتش جوان تھا۔ ایجوکیشن کالج لاہور سے ابھی فارغ ہوئے ہی تھے اور نیا علی گڑھ پبلک سکول مانگا منڈی میں بطور سائنس ٹیچر جاب کر رہے تھے جو کہ ایک اقامتی ادارہ تھا اور ہماری رہائش بھی یہیں ہوسٹل میں تھی۔ ایک شام والی بال کھیل کر کمرے میں واپس آئے تو وہاں پر ارشد کو موجود پایا۔ دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے ہماری تعلیمی قابلیت اور

Read more

سندھ طاس معاہدے کے دیگر پہلو

سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے ایک قابلِ غور اور کثیر جہتی تجزیہ معروف بین الاقوامی آبی ماہر اور آبی جغرافیہ کے شناور، دانش مصطفیٰ صاحب کے خیالات پر مبنی ہے، جو انہوں نے اپنے مضمون ”پاکستان سندھ طاس معاہدے کی بھارتی معطلی سے کچھ نہیں کھوتا“ میں پیش کیا ہے۔ ذیل میں اس تجزیے کے اہم نکات پیش کیے جا رہے ہیں۔ اور جو خیالات میں نے تجزیاتی ترجمہ کرتے ہوئے اپنے طرف سے لکھے ہیں وہ بریکٹ میں

Read more

رقص نامہ: پر ایک نظر

  اکیسویں صدی کے لکھاریوں میں کئی ایسے نام ہیں جنھوں نے ناول کی صنف میں طبع آزمائی کی۔ ان میں مرزا اطہر بیگ، حسن منظر، سید محمد اشرف، رحمان عباس، محسن خان، صدیق عالم، زیف سید، اختر رضا سلیمی، سید کاشف رضا اور رفاقت حیات جیسے اہم لکھاری شامل ہیں۔ ان ناموں میں سے ایک نام جیم عباسی کا بھی ہے۔ جن کے اب تک دو ناول ”رقص نامہ“ اور ”سندھو“ اور ایک افسانوی مجموعہ ”زرد ہتھیلی اور دوسری

Read more

جنہوں نے خاموشی بیچی وہ آج بولنے کا حق نہ لیں

وفاقی حکومت کا سندھو دریا پر کینالز بنانے کے منصوبے سے پیچھے ہٹنا دراصل سندھ کے عوام کی زبردست جدوجہد اور مسلسل مزاحمت کا نتیجہ ہے نہ کہ کسی آئینی، اخلاقی یا پارلیمانی اصول کی پاسداری کا ثبوت۔ وفاقی حکومت کی یہ پسپائی واضح کرتی ہے کہ جب تک عوام سڑکوں پر نہ آئیں اپنی زمین، پانی اور شناخت کے لیے آواز بلند نہ کریں اس نظام سے کسی خیر کی توقع عبث ہے۔ وفاقی حکومت کا فیصلہ عوامی دباؤ

Read more

برصغیر کے دریا: چین بھی کھیل کا حصہ ہے

انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے زیر اہتمام بر صغیر میں حالیہ پاک انڈیا جنگ کے بعد سلگتے مسائل میں سے پانی جیسے اہم ترین مسئلہ پر جو بہت کچھ سلگا سکتا ہے سیمینار کا اہتمام کروایا۔ وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو، سابق صوبائی وزیر آب پاشی محسن لغاری، مجیب الرحمن شامی، سہیل وڑائچ، جاوید فاروقی، ذوالفقار مہتو، یاسر حبیب آبی ماہر چوہدری شفیق، سابق انڈس واٹر کمشنرز شیراز جمیل، آصف بیگ اور دیگر ماہرین نے شرکت

Read more

کامریڈ چودھری فتح محمد کی پانچویں برسی

کامریڈ چودھری فتح محمد ایک انقلابی سیاسی رہنما، کسان تحریک کے بانی اراکین میں سے ایک اور پاکستان کے محکوم طبقات کے حقوق کے لئے زندگی بھر جدوجہد کرنے والے سپاہی تھے، جو پیر، 25 مئی 2020 کی صبح انتقال کر گئے۔ چودھری فتح محمد 16 مئی 1923 کو ضلع جالندھر کے نزدیک ایک چھوٹے سے گاؤں ”چاہڑکے“ میں نچلے متوسط طبقے کے گھرانے میں پیدا ہوئے۔ بی اے کے امتحان کے بعد انہوں نے برطانوی فوج میں کیڈٹ افسر

Read more

مورو سانحہ: سندھ میں انسانیت اور اعتماد کا بحران

مئی 2025 میں، پاکستان کے صوبہ سندھ کا چھوٹا سا شہر مورو ایک پرتشدد تصادم کا مرکز بن گیا، جس نے صوبے کو ہلا کر رکھ دیا اور پورے ملک میں گونج اٹھی۔ یہ واقعہ جو کہ کارپوریٹ زراعت اور دریائے سندھ پر اضافی نہروں کی تعمیر کے خلاف حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر شروع ہوا، ایک سانحہ میں تبدیل ہو گیا، جس میں کم از کم دو مظاہرین، زاہد لغاری اور عرفان لغاری کی جانیں گئیں

Read more

خیبر پختونخوا میں گورننس کا بحران

ہماری مملکت اس وقت سماجی، معاشی اور سیاسی ٹرانسفارمیشن کے جس نازک عمل سے گزر رہی ہے، اس میں فرد اور ریاست کے مابین باہمی اعتماد کے مضبوط رشتوں کے علاوہ قومی سطح کی مربوط سوچ اور ایسے کلیئر بیانیہ کی ضرورت تھی جو افراد کی شخصی آرزوؤں اور اجتماعی ذمہ داریوں میں مطابقت پیدا کر کے اُن کے کردار کو قومی بہبود کے مطابق بناتا لاریب یہ ایسی مربوط مساعی ہوتی جو وفاق کی چاروں اکائیوں کے مابین بامعنی

Read more

سندھ ڈیلٹا کی زندگی کا بحران: پانی کی مسلسل کمی، ماحولیاتی تباہی اور اس کے وسیع اثرات

سندھ ڈیلٹا، جو دنیا کے سب سے بڑے اور متنوع ترین دریائی ڈیلٹاؤں میں شامل ہے، پاکستان کے جنوبی ساحل پر واقع ہے، جہاں سندھو ندی بحیرہ عرب سے جا ملتی ہے۔ یہ علاقہ کبھی حیاتیاتی تنوع، مینگرووز/ تمر، ماہی گیری اور لاکھوں افراد کے روزگار کا مرکز تھا۔ مگر آج یہ نظام حیات، ایک شدید اور مسلسل زوال پذیر رجحان کی لپیٹ میں ہے۔ جس کی بنیاد پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک کمی ہے۔ کوٹری بیراج کے

Read more

ریسکیو 1122 : ایک قدم آگے، دو قدم پیچھے؟

ریسکیو 1122 سروس کا آغاز سندھ حکومت نے 2022 میں بلند دعووں اور بین الاقوامی معیار کی امیدوں کے ساتھ کیا۔ اس کا مقصد ایمرجنسی صورتحال میں فوری، معیاری اور مفت سروس فراہم کرنا تھا۔ یہ منصوبہ سندھ ریزیلینس پروجیکٹ (SRP) کے تحت ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے شروع کیا گیا۔ ابتدا میں یہ اقدام عوامی فلاح کا روشن باب محسوس ہوا، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ کچھ فیصلوں اور انتظامی تبدیلیوں نے اس کے مستقبل پر سوالیہ نشان

Read more

کیا لوگ تھے جو راہِ جہاں سے گزر گئے

(سندھ اور بالخصوص کراچی میں ہزاروں کی تعداد میں یہودیوں کی آمد انیسویں صدی کے آغاز میں برطانوی راج میں شروع ہوئی۔ کہا جاتا ہے کہ بیشتر یہودی ایرانی نسل کے تھے۔ یہ تعلیم یافتہ اور خوش حال طبقہ تھا۔ کراچی کے علاقے منوڑا، گارڈن، لی مارکیٹ، لیاری، رنچھوڑ لائن، پان منڈی، سولجر بازار، جوڑیا مارکیٹ اور رام سوامی میں یہودیوں کے کئی محلے آباد تھے۔ پرانے کراچی کی سینکڑوں قدیم عمارتوں کے ماتھے پر آج بھی نشان داؤدی موجود

Read more

ڈاکٹر سنتوش کامرانی کا طلبا و اساتذہ کے لیے قیمتی ادبی تحفہ

ڈاکٹر خالد سہیل ڈاکٹر سنتوش کامرانی ڈاکٹر سنتوش کامرانی سے میرا تعارف کووڈ کی وبا کے دنوں میں ہوا جب ہم زوم پر گرین زون فلسفے کے سیمینار منعقد کر رہے تھے۔ میں شروع سے ہی ان کی قابلیت اور شخصیت سے متاثر تھا۔ دھیرے دھیرے وہ میرے دوست بن گئے۔ جب میں نے ان کے کالم ’ہم سب‘ پر پڑھے تو ان کی شخصیت کے ساتھ ان کی علمیت سے بھی متاثر ہونے لگا اور پھر ایک دن مجھے

Read more

اعداد و شمار کبھی جھوٹ نہیں بولتے۔ یا شاید بولتے ہیں؟

گزرے کل سینٹ کی ایک قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینٹر ایمل ولی خان اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین کے درمیان کچھ تلخ کلامی ہوئی۔ میرے خیال مین تلخ کلامی کی وجہ سینیٹر صاحب پر ذاتی نوعیت کے حملے سے زیادہ سینیٹر صاحب کی طرف سے اجتماعی نوعیت کے مسئلے کو اجاگر کرنا تھا۔ جس کے لئے ان کی تعریف لازماً بنتی ہے۔ یہ مسئلہ ہے انٹرنیٹ تک رسائی کے اعداد و شمار میں ہیرا پھیری کا۔ پاکستان

Read more

پاک بھارت تنازع کے تناظر میں، تاریخ، سیاست، دفاع اور قومی یکجہتی

حالیہ پاک۔ بھارت تنازع، جو مئی 2025 ء میں بھارت کے میزائل حملوں سے شروع ہوا، نے پاکستان کی عسکری طاقت اور قومی اتحاد کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔ بھارت نے آپریشن سندور کے نام سے 22 اپریل 2025 ء کو پہلگام حملے کے جواب میں شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، لیکن پاک فضائیہ اور فوج نے پانچ بھارتی لڑاکا طیاروں کو گرانے سمیت بھرپور جوابی کارروائی کی، جسے آپریشن بنیان مرصوص کا نام دیا گیا۔

Read more

سوالیہ نشان

گزشتہ ہفتے تواتر سے چھپنے والی دو خبروں نے نظر کا دامن پکڑا اور سوچنے پر مجبور کیا۔ ایک خبر میں شہر کے نامور ہسپتال اور میڈیکل کالج سے وابستہ ماہرین صحت نے عوام الناس کو خبردار کرتے ہوئے بتایا کہ ”پاکستان میں 35 فیصد عورتیں اور 28 فیصد بچے موٹاپے کا شکار ہیں اور ہر پانچ افراد میں سے چار افراد کی کمر کا سائز یعنی waist line مقررہ حد سے زیادہ ہے۔ دوسری خبر میں سندھ کے وزیر

Read more

یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن ملازمین کے ساتھ ظلم و زیادتی

وطن عزیز میں طویل عرصہ سے ایک نرالی روایت قائم ہے، جس کے تحت ملک کے اقتصادی مسائل کی آڑ میں آئے روز معاشی نا انصافی کے شکار عوام پر اضافی بوجھ ڈال دیا جاتا ہے، جبکہ مراعات یافتہ طبقے کے اللے تللوں اور عیاشیاں کم کرنے کے بجائے، ان میں مزید اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ ایسی ہی نہ انصافی کا شکار پاکستان بھر سے یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کے ہزاروں ملازمین ہیں، جنھیں ارباب اختیار نے یک جنبش قلم

Read more

پانی بچائیں زندگی بچائیں

اللہ تعالیٰ نے انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، جن میں سب سے قیمتی اور بنیادی نعمت پانی ہے۔ پانی نہ صرف انسانی زندگی کا لازمی جز ہے بلکہ پوری کائنات کی بقا کا دار و مدار اسی پر ہے۔ قرآن کریم میں فرمایا گیا ہے : ”اور ہم نے ہر جاندار چیز کو پانی سے پیدا کیا“ (الانبیاء: 30 ) ۔ یہ آیت اس حقیقت کو واضح کرتی ہے کہ پانی کے بغیر زندگی کا کوئی تصور

Read more

آندھی میں دیا کس نے جلایا؟

حساس اداکارہ اور شاعرہ مینا کماری نے جانے زندگی کے کن تجربات کی بنا پہ یہ شعر لکھا ہو گا۔ آبلہ پا کوئی اس دشت میں آیا ہو گا ورنہ آندھی میں دیا کس نے جلایا ہو گا لیکن آج مجھے پتہ ہے کہ یہ شعر کوہی گوٹھ کے مستعد، مخلص اور دیانت دار عملہ بالخصوص ممتاز اور مادھوری پہ  صادق آتا ہے، جو الفارابی ہسپتال کی دو مستعد مڈوائفز ہیں۔ یہ ادارہ کوہی گوٹھ ہسپتال کا ایک ذیلی مرکز

Read more

دھرو راٹھی کی ایک اسمارٹ چال

دھرو راٹھی، جو ہم سب کی اکثریت کو پتہ ہے کہ ایک کافی بڑے اور مقبول انڈین یوٹیوبر ہیں۔ ان کی کافی وڈیوز جو سائنس، سوشل سائنس، ماحولیات، سیاست، ٹریول لاگ اور دیگر موضوعات پر مشتمل ہوتی ہیں، بہت دلچسپی سے اور بہت شوق سے دیکھی جاتی ہیں۔ وہ قریبا دس سال سے یوٹیوب پر موجود ہیں، اور ان کی سینکڑوں وڈیوز مختلف سبجیکٹس پر ان کے چینل پر موجود ہیں۔ ان کے یوٹیوب پر قریبا ساڑھے اٹھائیس کروڑ سبسکرائبرز

Read more

دریاؤں کے بہاؤ میں کمی اور پانی کا مستقبل

پاکستان کے وہ علاقے جو صدیوں سے سندھُو دریا اور اس کے معاون دریاؤں کے فیضان سے سرسبز رہے ہیں، آج ایک ایسے سنگین آبی بحران کے دہانے پر کھڑے ہیں جو اس کے زرعی ڈھانچے، ماحولیاتی توازن اور توانائی کے نظام کو جھنجھوڑ سکتا ہے۔ اور یہ بحران سندھ پہلے ہی سے جھیل رہا ہے۔ 1980 سے 2022 تک دریاؤں کے بہاؤ کے اعداد و شمار کا تجزیہ واضح کرتا ہے کہ مغربی دریاؤں (سندھُو، جہلم، چناب) اور مشرقی

Read more

اردو میں دخیل الفاظ کی روایت

جب ایک زبان کے الفاظ کسی دوسری زبان میں داخل ہوں تو انھیں دخیل الفاظ کہا جاتا ہے۔ دوسری زبان میں داخل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وہ پوری طرح اس زبان کا حصہ بن جائیں اور اس زبان کے بولنے والے ان الفاظ سے اپنی زبان کے سانچوں اور قواعد کے تحت ویسا ہی برتاؤ کریں جیسا وہ اپنی زبان کے الفاظ کے ساتھ کرتے ہیں۔ لفظ دو طرح سے کسی زبان میں داخل ہوتے ہیں ایک براہ

Read more

پروفیسر فریدہ فیض اللہ

  ایک بار ایک حد تم نے پار کرلی اور نئی اُڑان بھر لی تو سمجھو زمین کی قید سے آزاد ہوئی اب خلا اور وقت آواز اور روشنی کی حدوں کو پار کرنا ممکنات میں ہے تخیل (پسٹن) کو بھڑکاتا ہے پہلے جذبہ اونچا اُڑتا ہے پھر راکٹ گھن گرج کے ساتھ نکل جاتا ہے درج بالا اشعار دراصل پروفیسر فریدہ فیض اللہ کی انگریزی شاعری کا ترجمہ ہے۔ پروفیسر صاحبہ کراچی کے عبداللہ کالج میں انگریزی کی استاد

Read more

ماحولیاتی بحران اور پاکستان کا مستقبل

دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی ایک ایسا سنگین مسئلہ بن چکی ہے جس نے انسانی زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے۔ یہ تبدیلی محض درجہ حرارت میں اضافہ تک محدود نہیں بلکہ اس کے اثرات زراعت، پانی کی دستیابی، انسانی صحت، معیشت اور قومی سلامتی تک پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک ان اثرات کا سب سے زیادہ شکار ہیں حالانکہ ان کا عالمی کاربن کے اخراج میں حصہ بہت کم ہے۔ قدرتی وسائل پر انحصار

Read more

طاقت کا توازن بدل گیا، بھارت پاکستان کو کم تر نہ سمجھے

(یہ پاک بھارت تنازعہ پر ناروے کے اخبار روزنامہ آفتن پوستن میں 15 مئی کو شائع ہونے والے مضمون کا اردو ترجمہ ہے ) گزشتہ ہفتے امریکہ نے شاید ایٹمی ہتھیاروں سے لیس انڈیا اور پاکستان کے درمیان سنگین تصادم کو روکا ہے۔ انڈیا اور پاکستان اپنی خود مختاری کے 77 سالوں میں چار بڑی جنگیں لڑ چکے ہیں۔ حال ہی میں ہونے والی لڑائی بے قابو ہو سکتی تھی۔ دونوں ملکوں کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں اور وہ کہتے

Read more

سندھو کی کہانی جیم عباسی کی زبانی

سندھو کا مصنف سیدھا، سچا اور خالص انسان ہے جس میں تصنع نہیں ہے نہ بیان میں نہ زبان میں۔ اسے الجھی ہوئی باتوں، سخت تنقید اور مشکل سوالات کا جواب سادگی سے دینا آتا ہے ایسے جیسے سندھ اپنی رو میں بہہ رہا ہو اسے کچھ پرواہ نہ ہو کہ کتنی رکاوٹ ہے کیا کٹھنائیاں ہیں بس یہ جانتا ہے کہ یہ اردگرد بستی دنیا اور اس کے اندر رہتی کائنات اس کی اولاد کی مانند ہے جن سے

Read more

پاک بھارت جنگی جنون میں امن پسند ادب کی تلاش

پہلگام واقعہ کیا ہوا کہ دو ہفتے بعد مودی سرکار کی طرف سے پاکستان کے خلاف ’آپریشن سندور‘ شروع ہو گیا جس کا پاکستانی افواج کو ’بنیان مرصوص‘ سے جواب دینا ہڑا۔ اس جنگی جنون سے جہاں امن کی کاوشوں کو ریورس گیئر لگا وہیں دونوں ملکوں کے امن پسند عوام کا پچھلے پچیس تیس برسوں میں ایک بار پھر ادب، فن اور آرٹ کا سرحدوں سے ماورا ہونے پر یقین متزلزل ہو گیا۔ امن کی فاختہ زخمی ہوئی تو

Read more

سرحد کے دونوں پار مٹھائی اور کیک کو پہرہ درکار ہے

دیوانوں کی اُس بستی میں مٹھائی، کیک اور بسکٹ بھی جنگی جنون کی نفرت کی نذر ہو گئے۔ تازہ پاک بھارت تناؤ کے دوران ہندوستان حیدرآباد میں کراچی بیکری کو نام کی سزا دے کر انتہا پسندوں نے اس پر حملہ کیا اور تھوڑ پھوڑ کی گئی۔ دوران تقسیم 1947 میں حیدرآباد سندھ سے ہجرت کرنے والے ایک سندھی کی قائم کردہ کراچی بیکری بمبئی میں تو کافی عرصہ ہوا نفرت نفرت کھیلنے والوں نے دھمکیاں دے کر بند کروا

Read more

جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے

کہا جاتا ہے کہ جنگ میں سب سے پہلا قتل سچائی کا ہوتا ہے، اور ہماری نسل نے پہلی بار بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جنگ میں سچائی کے قتل کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ تاریخ دان بھی یہی مشورہ دیتے ہیں کہ جنگ سے متعلق کسی بھی رپورٹ کو پڑھتے وقت اس کے ماخذ کو ضرور دیکھنا چاہیے کہ وہ کس جانب سے لکھی گئی ہے۔ اگر کوئی غیر جانب دار تاریخ دان لکھتا ہے تو اس پر

Read more

بھارتی جارحیت اور ہمارے منافقانہ رویے

  پاکستان اور بھارت کے درمیان امن اور دوستی پر میں نے بہت سے انگریزی کالم لکھے۔ خواہش تو آج بھی یہی ہے مگر بھارت کے حالیہ جارحانہ رویے کے بعد جہاں بہت سی حقیقتیں سامنے آئیں وہاں اس بات کا بھی یقین ہو چکا کہ امن یک طرفہ طور پر قائم نہیں ہو سکتا بلکہ امن کی یک طرفہ کوشش نہ صرف شرپسند ریاستوں کی جارحیت میں اضافہ کا سبب بنتی ہے بلکہ ان کے غرور اور تکبر کو

Read more

شہر پھر بسے دیکھو

22 اپریل 2025 کی شام کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شمال میں قریب چالیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سیاحتی مقام پہلگام پر پانچ مسلح افراد نے مذہبی نعرے لگاتے ہوئے حملہ کر دیا۔ سیاحوں سے ان کی مذہبی شناخت دریافت کر کے انہیں عورتوں سے الگ کر دیا گیا اور قریبی فاصلے سے فائرنگ کر کے 26 افراد قتل کر دیے گئے۔ مرنے والوں میں ایک مسیحی سیاح کے علاوہ ایک مقامی مسلمان نوجوان بھی شامل تھا جس

Read more

مودی کا چیلنج اور پاکستان کی راہِ استقامت: ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑی قوم

  جنوبی ایشیا اس وقت ایک بار پھر کشیدگی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حالیہ تقریر، جو پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد بھارت کی طرف سے کیے گئے ”آپریشن سندور“ کے تناظر میں دی گئی، ایک بار پھر خطے کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہی ہے۔ مودی کا لب و لہجہ نہ صرف اشتعال انگیز تھا بلکہ ایک کھلا پیغام بھی کہ بھارت کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ انہوں نے

Read more

تر دامنی پہ شیخ ہماری نہ جائیو

اہلِ علم و ادب کے لئے بوگھیو صاحب ایک جانی پہچانی اور معتبر شخصیت ہیں۔ اُن سے میرا تعارف اُن کی شہرۂ آفاق تصنیف ”لسانیت سے سماجی لسانیت تک“ کے ذریعے استوار ہوا۔ کتاب کا موضوع ہرگز سہل نہ تھا، مگر میری جستجو اور مصنف کے دلنشین اسلوبِ بیان نے مطالعہ کو اس قدر دلکش بنا دیا کہ میں بلا تکان پڑھتی چلی گئی۔ اس کتاب نے زبان اور سماج کے مابین تعلق کو نہایت سلیقے سے واضح کیا اور

Read more

سیز فائر کے بعد نیو نارمل: امن کا خواب یا وقتی سکون؟

پاک بھارت تعلقات میں حالیہ سیز فائر ایک خوش آئند پیش رفت ہے جو دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان ممکنہ تباہ کن جنگ کے خطرے کو وقتی طور پر ٹالتی ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ سیز فائر ایک نئے اور پائیدار ”نیو نارمل“ کی طرف پہلا قدم ہے یا صرف وقتی دباؤ کے تحت کیا گیا فیصلہ؟ اس امر میں شک نہیں کہ پاکستان نے موجودہ صورتحال میں غیر معمولی تحمل اور سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔ اس

Read more

ایک لرزتا ستارہ: تھیلیسیمیا اور پاکستان میں زندگی کا کرب

آٹھ مئی کا دن میرے لیے محض ایک تاریخ نہیں، یہ ایک پکار ہے، ایک چیخ ہے جو ہر سال میری سماعتوں میں گونجتی ہے۔ یہ بین الاقوامی تھیلیسیمیا ڈے ہے۔ میں اس دن حیدرآباد سندھ میں فاطمید فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک آگاہی سیمینار میں شریک ہوا۔ وہ ایک بعد دوپہر کا وقت تھا جب مئی کی تپش ماحول میں گھلی ہوئی تھی۔ ننھے ننھے بچے، جن کی آنکھوں میں وہ چمک ہونی چاہیے تھی جو کھلتے پھولوں میں

Read more

مرد آہن محمد نواز شریف: (2)

سینئر صحافی سجاد اظہر کا شمار تحقیقی صحافیوں میں ہوتا ہے کئی کتابوں کے مصنف ہیں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ”نواز رضا نے راولپنڈی کی عینک سے اسلام آباد کو دیکھا ہے اور اسلام آباد کی نظروں سے راولپنڈی کو جانچا ہے جس طرح جنوبی ایشیا میں نواز شریف سے زیادہ تجربہ کار اور عمر رسیدہ سیاست دان اور کوئی نہیں ہے اسی طرح صحافت میں کم از کم پاکستان میں یہ مرتبہ نواز رضا کو بھی

Read more

جنگ بندی کے بعد ہوشمندی سے کام لینے کی ضرورت

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ پیغام خوش آئند ہے کہ اس موقع کو امن، خوشحالی اور استحکام کا نقطہ آغاز بننا چاہیے۔ جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔ انسان مارے جاتے ہیں اور معاشروں کے کمزور طبقے تباہی کی قیمت ادا کرتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے یہ پیغام بروقت اور مناسب تھا کہ ’میں دونوں ممالک کو ذہانت اور تدبر

Read more

پاکستان میں تنگ پٹڑی کی تاریخ: نیرو/ میٹر گیج ٹریکس کی کہانی

  (آخری حصہ) میٹر گیج؛ ریلوے ٹریک کا یہ گیج تنگ گیج کی ہی ایک قسم ہے جس میں دو پٹڑیوں کا درمیانی فاصلہ صرف 1 میٹر ہوتا ہے۔ اگرچہ دنیا بھر میں یہ ٹریک انتہائی کم ہیں لیکن سوئٹزرلینڈ اور اسپین جیسے ملک سیاحتی مقاصد کے لیے انہیں اب بھی استعمال کر رہے ہیں۔ ویتنام، ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں میٹر گیج ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں اس وقت صرف دو میٹر گیج لائنیں ہیں جو صوبہ

Read more

آبی جنگ

  پاک سرزمین کی طرف رخ کیے ہزاروں سالوں سے بہنے والے دریائے چناب کی لہروں کے پیچھے چھپا المیہ آج ایک خاموش جنگ کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ ہندوستان نے اپنی سرحدوں سے باہر ایک نئی قسم کی جنگ کا آغاز کر دیا ہے جہاں گولیوں اور توپوں کے علاوہ پانی کے بہاؤ کو تبدیل کرنے والے بندوں کو اسلحہ بنا کر استعمال کیا جا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں تعمیر ہونے والا بگلیہار ڈیم جو 900 میگاواٹ

Read more

بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی: امن اور ترقی کے لیے امید کا لمحہ

  10 مئی 2025 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ بھارت اور پاکستان نے ایک ”مکمل اور فوری جنگ بندی“ پر اتفاق کیا ہے، جس کی تصدیق دونوں ممالک نے کی۔ یہ اعلان، جو امریکی کوششوں کے ذریعے گزشتہ رات کی طویل بات چیت کے بعد سامنے آیا، علاقائی استحکام کے لیے انتہائی اہم ہے۔ اس جنگ بندی کے نتیجے میں زمین، ہوا اور سمندر پر تمام فوجی کارروائیاں روک دی گئی ہیں۔ یہ کروڑوں انسانوں کے

Read more

جنگ کے بعد ؟

  پشتو میں ایک محاورہ ہے (چی غریگی آخر بہ او وریگی) یعنی بادل جب گرجتے ہیں آخر وہ برس ہی جاتے ہیں۔ پاکستان اور انڈیا کئی دہائیوں سے ایک دوسرے کے خلاف گرجتے رہے آخر کار برس بھی گئے۔ لیکن مقام شکر ہے کہ یہ برسنا بقدر ضرورت تھا۔ اس تین روزہ مختصر مگر پاکستان کے لئے کامیاب جنگ کے بعد کون کس پوزیشن میں ہے اور کس کو کیا کرنا چاہیے آئیے اس کا جائزہ لیتے ہیں۔ 1۔

Read more

بنگلہ دیش میں چند دن۔ قسط: 8

تحریر: ڈاکٹر شیرشاہ سید ترجمہ اور تلخیص :گوہر تاج ڈھاکہ شہر بہت متاثر کن ہے۔ ہر کوئی دیکھ سکتا ہے کہ حکومت نے بنگال کے اس پرانے شہر میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کتنا خرچہ کیا ہے۔ ایک دوست نے مجھے بتایا کہ پارلیمنٹ کی مضبوط عمارت ہماری جمہوریت کی کمزوری کی نشاندہی کرتی ہے۔ ڈھاکہ میں عمارتوں اور اوور ہیڈ اور زیر زمین پلوں کی تعمیر ملک میں دولت کی تفاوت کی نشاندہی کرتی ہے۔ ملک کے

Read more

تر دامنی پہ شیخ ہماری نہ جائیو

ہے اپنی یہ صلاح کہ سب زاہدان شہر اے دردؔ آ کے بیعت دست سبو کریں یہ مقطع خواجہ میر درد کی اسی غزل کا ہے جس کے تیسرے شعر کا پہلا مصرع ڈاکٹر قاسم بگھیو نے اپنی کتاب کا عنوان بنانے کے لیے اٹھایا ہے۔ تر دامنی پہ شیخ ہماری نہ جائیو۔ ڈاکٹر بگھیو کا مزاج ایسا ہے کہ وہ شہر بھر کے زاہدوں کو دست ِ سبو پر بیعت کا درس دیتے مل سکتے ہیں ؛ مگر اس

Read more

بالی ووڈ کا پاکستان

بھارتی میڈیا کا قصور نہیں انہوں نے پاکستان صرف بالی ووڈ میں دیکھا ہے جہاں ہر گلی محلے میں سبز جھنڈیاں لگی ہوئی ہیں۔ لوگوں نے ٹوپیاں پہن رکھی ہیں۔ ہر آدمی کے داڑھی ہے۔ کندھے پر مکے مدینے والا حاجی رومال ہے۔ بوڑھے مردوں نے داڑھیوں میں لال مہندی لگائی ہوئی ہے اور جوانوں نے آنکھوں میں ڈیڑھ ڈیڑھ پاؤ سرمہ لگا رکھا ہے۔ دکانوں پر ابھی تک سن انیس سو چورانوے والے پینٹروں کے لکھے لوہے کے سائن

Read more

کچھ نہیں بدلا

خواتین ایکٹوسٹس اچھی طرح جانتی ہیں کہ ضیا الحق کے بنائے جانے والے امتیازی قوانین کے خلاف شروع ہونے والی خواتین کی تحریک کا جب بھی ذکر ہو گا مہتاب چنہ (اب مہتاب اکبر راشدی) کا نام ضرور آئے گا۔ جب ضیا الحق کی آمریت کے تاریک دور کا آغاز ہوا تو مہتاب پاکستان ٹیلی ویژن پر نوجوانوں کا ایک مقبول پروگرام ”فروزاں“ کرتی تھیں۔ آمر کا فرمان جاری ہوا کہ خواتین ٹی وی اینکرز کو سر پر لازمی ڈوپٹہ

Read more

انڈس واٹر ٹریٹی: ایوبی آمریت، آبی غلامی، انڈیا اور بین الاقوامی قانون

  23 اپریل 2025 کو پہلگام جموں و کشمیر میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے پاکستان پر حملے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے شدید سیاسی ردعمل کے تحت انڈس واٹر ٹریٹی کو یک طرفہ طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا۔ انڈیا کی جانب سے انڈس واٹر ٹریٹی کی معطلی کا فیصلہ کسی قانونی جواز پر مبنی نہیں بلکہ مکمل طور پر ایک غیر ذمہ دارانہ سیاسی چال ہے جو شدید داخلی بحران، اپوزیشن کے

Read more

پاکستان ناگزیر تھا

مودی سرکار جو آر ایس ایس کے فلسفے ہندو توا پر پوری طرح کاربند ہے، اُس نے منگل کی شب لائن آف کنٹرول اور اِنٹرنیشنل باؤنڈری پر چھ مقامات سے پاکستان کے شہریوں پر میزائل داغے جس کے باعث 26 سویلین شہید اور 46 شدید زخمی ہوئے۔ اِس کے لیے پہلے سے ماحول تیار کیا گیا تھا۔ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے کسی ثبوت کے بغیر پاکستان پر الزام لگایا کہ وہاں سے کچھ دہشت گرد 200 کلومیٹر کا فاصلہ

Read more

کیا جنگ مذاق ہے؟

  کسی نے پوچھا جنگ سے کیا ملے گا؟ کون سا سکون ملے گا؟ کیا امن آئے گا؟ کیا ہم بہتر معیشت بن سکیں گے؟ ہمارے ہاتھ میں کیا آئے گا؟ ایک بوڑھی ماں جو ڈیوڑھی پر روز چادر پھیلائے جوان بچے کا انتظار کرتی ہے۔ وہ اس جنگ کے اثرات کو جانتی ہے۔ وہ بہن جس کے ہاتھوں میں مہندی لگی ہے اور جس کی آنکھوں میں دل سے قریب بھائی کی محبت کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر جاگ رہا

Read more

بھارت کی آبی دہشت گردی: دریائے چناب کا پانی روکنے کی کوشش

  برصغیر کی تقسیم کے بعد پانی کے مسئلے نے دونوں ممالک، پاکستان اور بھارت، کے تعلقات میں ایک مستقل کشیدگی کی شکل اختیار کر لی۔ 1960 ء میں عالمی بینک کی سرپرستی میں ہونے والے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت کے مابین دریائی پانی کی تقسیم طے پائی۔ اس معاہدے کے تحت دریائے چناب، جہلم اور سندھ پاکستان کے حصے میں آئے، جبکہ راوی، ستلج اور بیاس بھارت کو دیے گئے۔ یہ معاہدہ دنیا کا ایک

Read more

کوہی گوٹھ ہسپتال میں والینٹیر

میں خواب دیکھنے کی عادی ہوں۔ دو سال قبل میرا خواب کوہی گوٹھ میں مڈ وائیفری طالبات کے لیے بحیثیت تھریپسٹ والینٹیر کرنے کا تھا لیکن دوسرا خواب تھا ان طالبات کے ساتھ اپنی دوست پروفیسر فریدہ فیض اللہ کے ساتھ ایک لیکچر کروانے کا۔ فریدہ کالج میں میری ساتھی استاد تھیں۔ میں نے عبداللہ کالج میں بطور مائیکرو بیالوجی استاد دس سال پڑھایا۔ جبکہ فریدہ انگریزی پڑھاتی تھیں۔ پھر میں نے دیار غیر، امریکہ، کی راہ پکڑی اور انہوں

Read more

ایسا کیوں ہے

یہ 1970 کی بات ہوگی جب ہماری نانی کے چچا زاد بھائی کی شادی ٹھہری اور برات کو میرپور خاص جا نا تھا۔ شادی کا سندیسہ اس خبر کے ساتھ آیا کہ برات بذریعہ سڑک جائے گی۔ اس وقت تک بذریعہ سڑک جانے کا تصور ہمارے ذہن میں واضح نہ تھا کہ آنے جانے کے معاملات بذریعہ ٹرین ہی طے ہوتے تھے۔ سچی بات یہ ہے کہ میرپور خاص کہاں ہے؟ کیسا ہے؟ یہ بھی کچھ خاص واضح نہ تھا۔

Read more

ممکنہ پاک بھارت جنگ کا پس منظر

آج صبح آنکھ کھلی تو خبر دیکھی کہ انڈیا نے پاکستان کو چھ مقامات پر ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا جن میں زیادہ تر مساجد تھیں۔ اس کے نتیجے میں معصوم شہری جاں بحق ہو گئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔ پلک جھپکتے ہی سوشل میڈیا پر حملوں کی دہشتناک ویڈیوز وائرل ہو گئیں جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے نظر آئے۔ پاک فوج کے ترجمان نے

Read more

ایڈز سے آگاہی کا عالمی دن اور ہم جنس پرستی

یکم دسمبر ہر سال بطور ایڈز سے آگاہی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد لوگوں کو اس سے بچانا اور محفوظ رکھنا ہے۔ اسی سلسلے میں دنیا بھر میں مختلف تقریبات و سیمینارز کا انعقاد اور اہتمام کیا جاتا ہے۔ جس میں حالات کی سنگینی کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ تحقیقاتی اور تجزیاتی رپورٹس پیش کی جاتی ہیں اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں اس دن کو پہلی مرتبہ 1987 میں

Read more

پاکستان میں معمول سے زیادہ مون سون: آنے والے مہینوں میں کیا توقع کی جائے

جدید موسمیاتی پیشین گوئی کے مرکز میں یہ کمپیوٹر پروگرام ہیں، جنہیں موسمیاتی ماڈل کہا جاتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر زمین اور اس کے ماحول کو ایک بڑے سہ جہتی گرڈ میں تقسیم کرتے ہیں۔ پھر اس گرڈ کے ہر نقطہ پر مستقبل کے موسمی حالات کی پیشین گوئی کرنے کے لیے حسابات کیے جاتے ہیں۔ مختلف قسم کے موسمیاتی ماڈل ہیں، ہر ایک مخصوص مقصد کے لیے کام کرتا ہے۔ عالمی ماڈل پورے سیارے کا احاطہ کرتے ہیں

Read more

بھارت کا آبی جنگ کا محض "جھاکا”

پیدائشی بزدل ہونے کے علاوہ افغانستان، عراق اور لبنان پر مسلط ہوئی جنگوں کا برسرزمین جا کر مشاہدہ کرنے کے بعد میں دنیا کے کسی بھی خطے میں جنگ کے امکانات اجاگر ہوتے ہی گھبرا جاتا ہوں۔ بھارت اور پاکستان تو ویسے ہی ایک دوسرے کے قریبی ہمسائے ہیں۔ گزشتہ ماہ کی 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کی پہل گام تحصیل میں واقع بائی سرن وادی پر ایک سفاکانہ حملہ ہوا۔ دہشت گردوں نے مذکورہ حملے کے دوران 26 کے

Read more

بھارت طے کرے، اسے تعاون چاہیے یا تصادم؟

قومی اسمبلی نے ایک قرار داد میں سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے بھارتی اقدام کی مذمت کی ہے اورقرار دیا ہے کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا پاکستان کی پالیسی نہیں ہے۔ بھارتی حکومت بدنیتی سے پاکستان پر اس دہشت گردی کا الزام عائد کر رہی ہے۔ قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کو تصادم کی بجائے امن کا راستہ چننے اور ہمسایہ ملکوں میں تعاون کو فروغ دینے کا

Read more

جادوئی تھر کا سفر: سندھ کے چھپے ہوئے خزانوں کی کھوج قسط (2)

ہمارا سفر نئے جوش کے ساتھ شروع ہوا جب کراچی سے مزید مہمان ہمارے قافلے میں شامل ہوئے۔ ہماری اگلی منزل پاکستان ہندوستان سرحد کے قریب واقع گوگاسر، ایک پوشیدہ جواہر۔ کیا خوبصورت منظر تھے بارش کے بعد صحرا سبزے سے بھرپور تھا۔ ہر طرف ناچتے مور ریت پر بھاگتے اونٹ صحرا کی وسعت سبزہ اور کہیں کہیں آبادی کے آثار۔ سانپ کی طرح چلتی سڑک ہمیں صحرا کے بیچ و بیچ گوگا سر لیے جا رہی تھی۔ آنکھیں اس

Read more

پاکستان بھر میں بچھائے گئے نیرو گیج اور میٹر گیج ٹریکس کی کہانی

4) ماڑی انڈس۔ لکی مروت برانچ لائن ؛ 92 کلومیٹر لمبی یہ ٹرانس انڈس ریلوے لائن ویسے تو ضلع میانوالی کے داؤد خیل جنکشن سے پختونخوا کے ضلع لکی مروت تک جاتی تھی لیکن چونکہ داؤد خیل جنکشن سے ماڑی انڈس تک کا ٹریک براڈ گیج ہے سو ہم آگے کے ٹریک کا ذکر کریں گے۔ ماڑی سے چھوٹی ریل کالا باغ کا پل پار کر کے کالاباغ اسٹیشن پہنچتی تھی۔ اِس پُل کی بھی ایک دلچسپ کہانی ہے۔ جب

Read more

گُلقند باجی، کِسان اور جنگ کا ٹلتا ہوا خطرہ

کہتے ہیں دور بہت دور سمندر میں ایک بہت ہی خوبصورت سا جزیرہ ہوتا تھا جہاں رنگ برنگے کھانوں کا شوقین ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا جسے عوام پیار سے کدو میاں کہتے تھے۔ بادشاہ جب عمررسیدہ ہو گیا تو اس نے اپنی بیٹی کو جزیرے کی حکمران بنوا دیا۔ زرق برق لشکارے مارتے کپڑوں کی شوقین یہ ملکہ عوام میں گُلقند باجی کے نام سے مشہور تھی۔ گلقند باجی بڑی حد تک خوشامد پسند واقع ہوئی تھیں۔ اس کام

Read more

بیک فائر: لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا

مؤمن خان مؤمن نے کہا تھا کہ: الجھا ہے پاؤں یار کا زلف دراز میں لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا مودی ہیجان کے ذریعے اقوام عالم کو گمراہ کرنے پاکستان کو ڈرانے کے خواہاں تھے۔ حالات نے انہیں بیک فائر پر مجبور کر دیا۔ اب وہ ”جائے رفتن نہ پائے ماندن“ کی کیفیت میں مبتلا ہیں۔ الزامات کی آگ اب ان کا پیچھا کر رہی ہے اور وہ اس کے شعلوں سے بھاگ رہے ہیں ان کے

Read more

ایران کے دارالحکومت سے

باقر العلوم یونیورسٹی ایران کی دعوت پر ایران روانہ ہو چکا ہوں کہ جہاں پر انسانی حقوق پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہونا ہے اور مجھے ”مشرق میں انسانی حقوق کے تصور“ کے موضوع پر اپنا مقالہ پڑھنا ہے۔ مگر اس سے قبل لاہور میں چین کی جانب سے منعقدہ پہلے فلم فیسٹیول میں شرکت کی جو کہ چینی قونصلیٹ لاہور، انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ، جس کا میں چیئرمین ہوں، اور پنجاب انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب

Read more

سندھ طاس معاہدہ کی معطلی۔ بحران یا موقع

وزیر اعظم مودی کے حالیہ بیان نے کہ وہ سندھ طاس معاہدہ کو منسوخ کر دیں گے، پاکستان میں ایک تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ یہ معاہدہ، جو 1960 میں عالمی بینک کی ثالثی میں طے پایا تھا، پاکستان اور بھارت کے درمیان دریائے سندھ اور اس کے معاون دریاؤں کے پانی کی تقسیم کو منظم کرتا ہے۔ اس معاہدے کی منسوخی سے بلاشبہ پاکستان میں پانی کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ لیکن اس صورتحال کو صرف ایک

Read more

سندھ طاس معاہدے کی معطلی : بھارت کا سفارتی پاگل پن اور پاکستان کا ردعمل

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے /انڈس واٹر ٹریٹی (IWT) کو معطل کرنے کا فیصلہ صرف ایک سفارتی چال نہیں بلکہ ایک سوچا سمجھا جغرافیائی سیاسی قدم ہے، جس کے خطے کے امن، استحکام اور پانی کے سرحد پار انتظام پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ پاکستان کا سخت اور متنوع ردعمل محض رسمی احتجاج نہیں، بلکہ ایک گہری حکمتِ عملی کا عکاس ہے، جسے محض خبروں کی سرخیوں تک محدود نہیں رکھا جا سکتا۔ اسلام آباد کا

Read more

درسی کتابیں، امتحان اور داخلہ مہم

سندھ میں نیا تعلیمی سال اپریل کے مہینے سے شروع ہو چکا ہے مگر بچوں کو نئے کتابیں نہیں مل سکیں، اور امید بھی نہیں تھی کہ بچوں کو اس سال کوئی نئی کتابیں وقت پر مل پائیں گی۔ سوشل میڈیا پر کسی دوست نے پچھلے سال پوسٹ کی تھی کہ اگلے سال بچوں کو نئی کتابیں مل جائیں گی، میں نے وہاں بھی اس دوست کو جواب دیا تھا کہ اگلے سال بھی نہیں ملیں گی اور میں اب

Read more

سندھی ادب و ثقافت کی ہمہ جہت شخصیت: ایاز عالم ابڑو

ادب اور ثقافت کے مختلف شعبوں میں بے شمار کام کرنے کے باوجود، ان کی عادت میں شور مچانا شامل نہیں۔ وہ محفلوں کے شوقین کبھی نہیں رہے۔ اگر کسی قریبی دوست کے اصرار پر کسی تقریب میں شرکت کرتے بھی ہیں تو خاموشی سے کسی کونے میں بیٹھ جاتے ہیں، اور بات کرنے کے بجائے سننے کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی خاموشی سے بس کام کیا ہے، اور ہمیشہ ان کے کام کی خوبصورتی نے

Read more

اردو بولنے والوں کی گمشدہ آواز: شناخت کا بحران

وہ جو کل تک شہر کراچی کی شناخت تھے آج اسی شہر میں اجنبی بن چکے ہیں۔ اردو بولنے والے آج ایک ایسی خاموش اکثریت ہیں جن کی آواز کہیں پر بھی سنائی نہیں دیتی۔ یہ تحریر مہاجر سے معدوم ہونے کے اس عمل کی داستان ہے جس میں شناخت کا محاصرہ بھی ہے اقتدار سے بے دخلی بھی اور سیاسی خلا میں معلق ایک نسل کی بے وطنی بھی۔ بے وطنی اب صرف ایک جذباتی کیفیت نہیں رہی بلکہ

Read more

امریکی نائب صدر کے الزام پر پاکستانی حکومت کی مجرمانہ خاموشی

پاکستانی فوج کے کور کمانڈرز کی کانفرنس نے کسی بھارتی جارحیت کا ’یقینی اور فیصلہ کن‘ جوب دینے کا عزم دہرایا ہے۔ تاہم اس دوران امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی طرف سے پاکستان کو بالواسطہ طور سے پہلگام دہشت گرد کا قصور وار قرار دینے پر کوئی رد عمل سننے میں نہیں آیا۔ جے ڈی وینس کا بیان فوکس نیوز پر ایک انٹرویو کی شکل میں سامنے آیا ہے۔ انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں پہلگام

Read more

جادوئی تھر کا سفر: سندھ کے چھپے ہوئے خزانوں کی کھوج

پہلا حصہ : رحیم یار خان سے تھر کے دروازے امرکوٹ تک ہمارا یہ یادگار سفر رحیم یار خان سے شروع ہوا، جہاں میں اور حماد خان اپنے دیگر چھے ساتھیوں کے ساتھ موٹروے پر سکھر کی طرف روانہ ہوئے۔ ہموار شاہراہ پر سفر کرتے ہوئے ہمیں سندھ کے دیہی مناظر کی جھلکیاں دکھائی دیں، لیکن اصل جادو کا آغاز روہڑی بائی پاس پار کرنے کے بعد ٹھہڑی سے ہوا۔ وہاں، کھجوروں کے سرسبز و شاداب باغات سورج کی سنہری

Read more

ایٹمی جنگ میں فاتح کون؟

چند روز قبل پہلگام میں دہشت گردی کا جو سانحہ پیش آیا تھا، پاکستان نے اُس کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اُسے بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دِیا کیونکہ اُس کی گھڑی ہوئی کہانی کا کوئی سر پیر نہیں تھا۔ مودی سرکار نے یہ انکشاف کیا تھا کہ کنٹرول لائن عبور کر کے چند پاکستانی دہشت گرد مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئے اور تقریباً دو سو کلومیٹر کی مسافت طے کر کے وہ سیاحتی مقام پہلگام

Read more

آبی مسائل پر اتفاق رائے کی جانب ایک قدم

سندھ میں وکلا کی آبی تحریک کی کامیابی، جو دریائے سندھ سے نئی نہروں کے متنازع منصوبے کے خلاف تھی، ایک اہم پیش رفت ہے جو وفاقی اصولوں اور بین الصوبائی مکالمے کی طاقت کو اجاگر کرتی ہے۔ وکلا کی جانب سے سندھ بار کونسل کی قیادت میں احتجاج، دھرنوں اور عدالتی بائیکاٹ نے نہ صرف عوامی شعور کو بیدار کیا بلکہ وفاقی حکومت اور مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کو صوبائی خدشات کے سامنے جھکنے پر مجبور کیا۔

Read more

پاک و ہند تناؤ: جوش میں ہوش کی ضرورت

  22 اپریل 2025 کو نامعلوم دہشت گردوں نے ایک ظالمانہ حملہ کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع انت ناگ کی بستی پہلگام سے 7 کلومیٹر کے فاصلے پر بیسراں کے پر فضا سبزہ زاروں میں 25 سیاحوں اور ایک مقامی باشندے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ جس دن یہ سانحہ پیش آیا اس وقت وہاں پر 2000 سے زائد سیاح موجود تھے۔ مستند میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وحشیانہ حملے میں 20 افراد شدید زخمی بھی

Read more

شوقِ شمشیر زنی

پاپولسٹ سیاسی راہ نما خِرد دشمنی کے فن میں ماہر ہوتے ہیں، پاسبانِ عقل کو معزول کر دیتے ہیں، کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو اسے تعصب اور نفرت کی عینک سے دیکھتے اور دکھاتے ہیں، فرضی دشمن تخلیق کرتے ہیں جو آپ کے خون کا پیاسا ہے، دشمن کا خوف بیدار کرتے ہیں اور پھر اس دشمن سے نفرت کی بنیاد پر اپنے قصرِ سیاست کی تعمیر کرتے ہیں۔ یہ ایک سیدھا سادہ، طے شدہ فارمولا ہے جس کوہم رو

Read more

عوام کی بھی جیت ہوتی ہے

28 اپریل 2025 کو، پاکستان کی مشترکہ مفادات کی کونسل (سی سی آئی) نے ایک اہم فیصلہ کیا جس نے متنازع نہروں کے منصوبے کو روک دیا، اور اس کی گونج اسلام آباد کے ایوانوں سے کہیں آگے تک پہنچی۔ سندھ کے عوام کے لیے، جنہوں نے اپنے پانی کے حقوق کے تحفظ کے لیے کئی دنوں سے شاہراہوں پر دھرنے اور عوامی مظاہرے کیے، یہ پرامن جدوجہد کی شاندار فتح تھی۔ سندھ کے عوام کے لیے، پانی کے حقوق

Read more

باقاعدہ جنگ کی طرف دھکیلتے مودی کے اقدامات

مجھے خبر نہیں کہ جمعرات کی صبح جب یہ کالم اخبار میں چھپے گا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان باقاعدہ جنگ شروع ہو چکی ہو گی یا نہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے پہل گام میں 22 اپریل 2025ء کے دن ہوئی دہشت گردی کی واردات کے بعد سے اس جنگ کے امکانات کا مستقل ذکر کرنا شروع ہو گیا تھا۔ میرے خدشات کو البتہ ان دوستوں نے نہایت شدت سے رد کیا جو ہمارے ریاستی فیصلہ سازوں سے مسلسل رابطے

Read more

کیا جنگ ہو سکتی ہے؟

22 اپریل 2025 کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والا دہشت گرد حملہ نہ صرف ایک انسانی المیہ تھا بلکہ اس نے جنوبی ایشیا میں پہلے سے کشیدہ تعلقات کو مزید نازک موڑ پر لا کھڑا کیا۔ اس واقعے میں 26 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ بغیر کسی تحقیق اور عدالتی یا بین الاقوامی انکوائری کے، بھارت نے فوری طور پر اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کر دیا۔ ماضی

Read more

عمران خان کی مذمت پر قومی میڈیا کی خاموشی

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے خطے میں جنگ جوئی کا ماحول پیدا کرنے اور ماضی کی طرح پہلگام سانحہ کے بعد بھارت کی طرف سے پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشی کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کے باوجود پوری قوم مشترکہ دشمن کے خلاف متحد ہے۔ عمران خان کا یہ بیان ان کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر جاری ہوا ہے۔ حیرت انگیز طور پر قومی میڈیا میں اسے مناسب طور سے پیش

Read more