دیپیکا اور رنویر کی محبت کی کہانی: جب دیپیکا کی والدہ نے ناراض ہو کر پوچھا ’یہ شخص کون ہے؟‘

کافی ود کرن کا آٹھواں سیزن جمعرات کو دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی جوڑی کے ساتھ شروع ہوا جس میں دونوں اداکاروں نے اپنی 11 سالہ محبت اور شادی سے جڑی بہت سی ان سنی کہانیاں سنائیں۔

Read more

کیرالہ ریاست منی پور اور دیگر ریاستوں سے آنے والوں کے لیے ’دوسرا گھر‘ کیوں بن رہا ہے؟

1980 کی دہائی سے 2000 کی دہائی کے اوائل تک جنوبی پڑوسی ریاست تمل ناڈو، کرناٹک، آندھرا پردیش اور مغربی ریاست مہاراشٹر سے مزدور کیرالہ آئے۔ پچھلی دو دہائیوں سے یہاں شمالی اور مشرقی ریاست بنگال، آسام، بہار اور شمال مشرقی ریاستوں سے لوگ آنے لگے ہیں۔

Read more

راجہ گدھ کا تانیثی تناظر! چوتھی قسط!

”وہ آرام سے میری چارپائی پر بیٹھ گئی۔ عمر میں وہ مجھ سے چھوٹی ہو گی لیکن جسم کی ساخت سے لگتا تھا کہ وہ شادی شدہ ہے اور اسی رعایت سے اس کی باتوں میں ایک کھلا ڈلا پکا پن تھا۔ وہ دھنسنے والی عورت تھی اس کے ہاتھ پاؤں اتنے گندمی تھے جیسے ابھی ابھی ڈبل روٹی کا میدہ گوندھتے ہوئے آئے ہوں۔ جسم سے وہ مضبوط نظر آتی تھی اس کی گالوں میں گڑھے پڑتے تھے وہ رسم و رواج، محاورے، شگون کی جکڑ بند عادتوں کی سخت تربیت میں پلی لگتی تھی۔ اس کی ساری سوچ میں اپنی سوچ کا شائبہ تک نہیں تھا، ایسے لگتا تھا کہ جیسے وہ کبھی دبدھا، دہرے راستے اور بلاوجہ فکر کرنے سے آشنا ہی نہ رہی ہو۔ میرے لئے ایسی شخصیت تباہ کن حد تک بورنگ اور نئی تھی۔

میرے سامنے متوسط طبقے کی ایک گرہستن بیٹھی تھی جس کا جسم چوکی پر بیٹھ کر لکڑی کی ڈوئی چلانے کا عادی تھا۔ اس کے گھٹنے ٹخنے ہاتھ اور پاؤں سب آٹا گوندھنے کی غمازی کرتے تھے۔ حالانکہ وہ دبلی تھی لیکن اس کا جسم جائز جگہوں پر ایسے بھرا ہوا تھا کہ وہ گول گول چربیلی دکھائی دیتی تھی۔ اس کے کندھے کولہے ٹخنے کلائیاں سب بھاری تھے، پیٹ نہیں تھا لیکن پشت سے کمر چوڑی تھی۔ عابدہ کو ماڈرن لباس کا سلیقہ نہیں تھا وہ جب بھی تیار ہوتی، کثرت سے ہوتی اور اس کثرت کی وجہ سے بے ہودہ لگتی۔

Read more

طلاق کے بعد بینڈ باجے کے ساتھ واپسی: ’پاپا مجھے ہنسی خوشی لینے آئے جس نے میرا بوجھ کم کر دیا‘

جب اینٹوں کا بھٹہ چلانے والے پریم گپتا کی اکلوتی بیٹی ساکشی نے طلاق کا فیصلے کیا تو انھوں نے نہ صرف بخوشی اپنی بیٹی کے اس فیصلے کو قبول کیا بلکہ انھیں سسرال سے واپس اپنے گھر لانے کے لیے بینڈ باجے کا انتظام بھی کیا۔

Read more

قطر میں انڈین بحریہ کے سابق افسران کو ’پُراسرار مقدمے‘ میں سزائے موت انڈیا کے لیے کتنا بڑا چیلنج ہو سکتی ہے؟

قطر میں انڈین بحریہ کے آٹھ سابق افسروں کی سزائے موت نے انڈیا کی کے لیے ایک بڑا چیلنج پیدا کر دیا ہے۔ انڈیا کی وزارت خارجہ نے ان لوگوں کو دی گئی سزا پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Read more

تین خاندان اور پی ٹی آئی پر قبضے کی جنگ

جب آپ یہ سطور پڑھ رہے ہوں گے اُس وقت نواز شریف پاکستان واپس آچکے ہوں گے۔ وہ اپنے لاہور جلسے میں یقینی طور پر اپنے مستقبل کی سیاسی حکمتِ عملی کا اعلان بھی کرچکے ہوں گے۔ اُن کی سیاسی حکمت عملی جہاں مسلم لیگ نون کا مُستقبل طے کرے گی وہاں ہی پاکستان اور پی ٹی آئی کا مُستقبل بھی نواز شریف کی سیاسی حکمتِ عملی پر منحصر ہے۔ اگر نواز شریف انتقام کی سیاست کرتے ہیں اور عمران

Read more

قاتل وہیلز، ڈوبتی کشتی اور تاحدِ نگاہ سمندر: بحرالکال میں 38 دن تک پھنسے رہنے والے خاندان کی ناقابلِ یقین کہانی

ڈگلس رابرٹسن بہت زیادہ خوفزدہ تھے۔ ایک طرف ان کے کولہوں تک تیزی سے پانی بڑھ رہا تھا جبکہ دوسری طرف انھیں یہ خیال ستا رہا تھا کہ جو کشتی دو ماہ سے زیادہ عرصے تک ان کے خاندان کے لیے گھر کا کام دیتی رہی ہے وہ ڈوب رہی ہے۔ اس کے علاوہ سمندر میں تیرتی قاتل وہیلز کے خیال بھی آ رہے تھے۔

Read more

"عظیم تر روس” کا احیا؟

اپنے سے مختلف خیالات رکھنے والوں کی اندھی نفرت سے مغلوب ہوئے ہم پاکستان کو دورِ حاضر کے تناظر میں چانچنے کے قابل ہی نہیں رہے۔ فرض کئے بیٹھے ہیں کہ دنیا وہی ہی ہے جیسے مثال کے طور پر 1990 کی دہائی میں تھی جب سوویت یونین پاش پاش ہوکر محض روس تک سکڑگیا تھا اور دنیا ایک نئے نظام کے تابع ہو گئی جسے ”نیو ورلڈ آرڈر“ کا نام دیا گیا۔ اس آرڈر یا نظام نے امریکہ کو

Read more

لیک ویڈیو۔ سحر کے نامرد عاشق کی سرکوبی ضروری ہے

ٹک ٹاک جب آیا تو اس وقت سے ہی یہ بہت سے لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہا تھا، پھر اس میں تبدیلی آئی، لوگوں نے اسے نہ صرف قبول کیا بلکہ اس کو اپنا بھی لیا، پھر دیگر پلیٹ فارمز نے بھی اس قسم کی ویڈیوز کا آپشن نکالا، جو ریلز کے نام سے چلا، اس پر پھر ویلاگنگ بھی آسان ہو گئی، لوگ چھوٹی چھوٹی ویڈیوز بنانے لگے، ان ویڈیوز سے کئی لوگ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ

Read more

کامیاب خاندانی مثلث: ضروریات۔ آگاہی۔ تربیت

طبیعی ضروریات کا ایک بہت بڑا حصہ انسان اور حیوان میں مشترکہ ہے۔ ہاں انہیں پورا کرنے کا جو سلیقہ اور جتنی عقل انسان کے پاس ہے وہ جانوروں کے پاس نہیں ہے۔ انسان ہو یا حیوان سبھی کو سردی گرمی سے بچنے کے لیے «سائبان» درکار ہے، تاہم انسان پتھر کے زمانے سے اب تک اپنا سر چھپانے کی جگہ بنانے میں کافی ارتقاء یافتہ اشکال تجربہ کر چکا ہے۔ وہ عظیم محلات، پکے مکانات اور خوبصورت عمارتیں بنانے

Read more

راجہ گدھ کا تانیثی تناظر! تیسری قسط!

چار حصے، بے شمار کردار، نظریے، فلسفے، سوشیالوجی، جنس، اور کلاس سسٹم، تصوف، نیم مذہب، پیرا سائیکالوجی، سائیکالوجی، اور توہم پرستی کے فریم ورک میں بنا یا گیا یہ ناول؛ پڑھنے میں خاص طور پر نوعمروں اور کچے ذہنوں کے لیے ایسا پر کشش کہ صفحے پر صفحہ پلٹتے جائیں۔ ضروری سے ضروری کام کے لیے اٹھتے اٹھتے بھی دو چار صفحے پڑھ جائیں اور ختم ہونے کے بعد بھی ناول ذہن میں گردش کرتا رہے۔ کیوں نہ مزید سمجھنے

Read more

موت کے منھ سے واپسی: ’مجھے لگا فرشتے میرے زخموں پر مرہم رکھ رہے ہیں‘

جیسے ہی ٹرین چلنا شروع ہوئی، ڈیوڈ پلیٹ فارم پر گھسیٹتے ہوئے پٹریوں پر آ گرے اور شدید زخمی ہو گئے اور اس دوران ان کا ایک بازو بری طرح زخمی ہو گیا۔ پٹڑی پر لیٹے ہوئے ان کو ایک غیر معمولی اور انوکھا روحانی تجربہ ہوا۔ اس کے بعد انھیں زخمی حالت میں قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی۔

Read more

حبا ابوندا ہم شرمندہ ہیں

”غزہ اور اسرائیل کی جنگ چھڑنے کے بعد لوگوں میں اضطراب اور تناؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ بے چینی اور دکھ ہر مذہب کے لوگوں میں پھیل چکا ہے۔“ عباس اپنے مصری دوست کریم سے بات کر رہا تھا۔ ”یار اس اہندو ناک جارحیت کو شروع ہوئے بہت سے دن گزر گئے اور اس دوران غزہ کی محصور آبادی پر اسرائیل کی فضائی فوج کم از کم چھے ہزار سے زائد بم گرا چکی ہے۔“ اس دوران وہاں زلیخا

Read more

ہم کیا چاہتے ہیں؟

ایک ایسا سوال، جس پر شاید ہر کوئی ایک طویل مضمون ضبط تحریر میں لا سکتا ہے۔ مختلف لوگوں کی خواہشات مختلف ہو سکتی ہیں، مگر ایک بات جو یقیناً سب میں مشترک ہو گی، وہ اس فہرست خواہشات کا طویل ہونا ہے۔ اس جہان مختصر و فانی میں ہر کوئی ان گنت حسرتیں اور ناآسودہ خواہشات اپنے سینے میں پالے ہوئے ہے، جن میں سے کچھ تو انسان کی زندگی میں پوری ہو جاتی ہیں، مگر کچھ خواہشات پورا

Read more

میں نے دیکھا تھا اُن دنوں میں اُسے

تاریخ کے قرطاس پہ، کئی محاذوں پہ، داستانیں رقم کرتے ہوئے مشاہیر کی مادر علمی، یکم جنوری 1864 کو منصہ شہود پر آئی، جسے گورنمنٹ کالج کے اسم سے نوازا گیا۔ ادارے کے آدرش، قواعد و ضوابط، اور تعلیمی و تنظیمی معاملات، ارتقائی مراحل سے سجل سے گزرتے، مرتب ہوئے۔ ڈیڑھ صدی سے زائد کے دورانیے میں، آزادی اور تقسیم کی لکیروں کے کھینچنے کے اثرات بھی عیاں ہیں۔ ادارے کا بنیادی نصب العین، courage to know عظمت کی بالا

Read more

کرشن چندر کی یادوں کے چنار

میرے جیسے نو آموز کے لیے کرشن چندر جیسے شہرہ آفاق ادیب کے لیے کچھ لکھنا سورج کو چراغ دکھانے والی بات ہے لیکن میری نظر میں کرشن چندر اردو ادب کا سب سے بڑا افسانہ اور ناول نگار ہے۔ ان کے افسانے اور ناول جب جب پڑھیں ایک نئی لذت اور چاشنی ملتی ہے۔ ان کا ہماری ریاست جموں وکشمیر سے گہرا تعلق رہا ہے۔ ان کے والد شنکر چوپڑا مہاراجہ پونچھ کے طبی معالج رہ چکے ہیں۔ کرشن

Read more

قصہ چہار درویش (جدید)

ہر دفعہ کا ذکر ہے کہ ملک خداداد پر، خاکان، خاندان کی حکومت ہوا کرتی تھی۔ جہاں سندھ جہلم نیلی چناب اور راوی چین ہی چین لکھا کرتا۔ شومئی قسمت کہ تا حال کے آخری فرماں رواں ”سالار بخت“ کو سلطنت بدحالی میں کمر کمر ڈوبی ملی۔ کنگال دیس منہ پھٹ رعایا، باغی راجے، شمال سے اترتا چڑھتا نسوار کش ہجوم اور اتری سیما کے سر اٹھاتے کشٹ ایسے روگ ہوئے کہ بادشاہ کو شورش دبانا پڑی۔ پر مایوسیوں کی

Read more

رومانوی فراڈ سے کیسا بچا جائے؟ ’میں نے اس کی مدد کے لیے اپنی جمع پونجی کے علاوہ قرض بھی لیا‘

2023 آن لائن دھوکوں کی کہانیوں سے بھرا ہوا تھا۔ سٹیزن ایڈوائس نامی تنظیم کے مطابق رواں سال کے پہلے تین ماہ میں چار کروڑ بالغ افراد کو دھوکہ دیا گیا۔

Read more

قائداعظم ثانی اور قائد عوام

چار سالہ جبری جلاوطنی، والدہ کا انتقال، بیوی کا انتقال، گھر کے باہر دن رات نعرے بازی، وطن کی مٹی سے دور، اہل خانہ سے دور، اپنی قوم سے دور، جس کو 11 سالہ ٹوٹل دور حکومت میں جدید ترین سہولیات مہیا کیں، اپنی پارٹی سے دور جو کئی باوردی اور بغیر وردی کے ڈکٹیٹروں کے ظلم و جبر برداشت کرتی رہی، اپنے ووٹروں اور سپورٹروں سے دور رہے پھر جب وطن کی مٹی پر واپس قدم رکھے تو سجدہ

Read more

وہ اک تارا قسط نمبر10

ہوائیں ظالم و جابر لوگوں کی طرح چنگھاڑتی پھرتی تھیں۔ ٹھنٹھ درختوں کی ویرانی اور ان کی سیاہی سفید اور کہر سے بھرے منظروں میں خوفناک سی دکھتی تھی۔ تھکاوٹ بھی تھی اور نڈھالی بھی محسوس کر رہی تھی جب کام سے لوٹی اور گھر میں داخل ہوئی تھی۔ آنے کے ساتھ ہی اس نے پرس کی سٹریپ کندھے سے اتار کربیگ کو یوں صوفے پر پھینکا جیسے وہ نہایت بیکار اور فضول چیز ہو۔ ہیثم کی طرف دیکھا۔ اس

Read more

ڈرامہ کابلی پلاؤ: غفار بٹ کا کردار ادا کرنے والے ثاقب سمیر جنھیں ’باربینہ کے علاوہ کچھ سمجھ نہیں آ رہی‘

پاکستانی اداکار ثاقب سمیر نے بی بی سی اردو کےساتھ انٹرویو میں کہا کہ وہ کوئی بھی ڈرامہ سائن کرنے سے پہلے صرف دو چیزیں دیکھتے ہیں۔ ایک یہ کہ وہ کردار انھوں نے پہلے نہ کیا ہو اور اُسے وہ خود انجوائے کریں گے کہ نہیں۔

Read more

امید پاکستان

میاں صاحب کامل چار برس کے بعد پاکستان میں ہیں۔ ان کی واپسی کے سفر کو امید پاکستان کا عنوان دیا گیا ہے۔ یہی امید رہی ہو گی کہ ان سے محبت کرنے والے پورے پاکستان سے لاہور میں امڈ آئے۔ اس واقعے پر میاں صاحب کے حامیوں اور مخالفین کا ردعمل اپنا اپنا ہے۔ ان کے حامی کون ہیں؟ یہ سوال پوچھنے کی ضرورت نہیں بالکل اسی طرح مخالفین کو بھی دنیا جانتی ہے۔ میاں صاحب کے استقبال اور

Read more

ازالہ، مداوا یا سمجھوتا

میز کے اردگرد کردار بدل گئے، معتوب، مشکور قرار پائے اور منظورِ نظر محفل سے در بدر۔ حضور! یہ سیاست نہیں سیاست سے کچھ آگے کی بات ہے۔ سیاست ناممکن کو ممکن بنانے کے فن کا نام ہے مگر اصل سیاست کا گُر سیاسی جماعتوں میں کہاں؟ پڑھیے عاصمہ شیرازی کا کالم۔

Read more

آنکھوں پر پٹی باندھ کر کتابیں پڑھنے والے انڈین جوگی خدا بخش جنھیں ’صدی کا عجوبہ‘ قرار دیا گیا

پرہجوم گلیوں کے درمیان سائیکل پر سوار کوئی آدمی اگر گزر رہا ہو تو اس میں کوئی جائے حیرت نہیں۔ لیکن اگر وہی شخص آنکھوں پر اس طرح پٹی باندھ کر گزرے کہ سانس لینے کے لیے اس کے صرف نتھنے کھلے ہوں تو لوگ حیرت میں پڑ جاتے ہیں۔ اور پٹی بھی کچھ اس طرح کہ پہلے آنکھوں پر آٹے کے پیڑے ہوں، پھر اس پر روئی رکھی گئی ہو اور پھر اس پر کئی تہہ کی پٹی اس طرح بندھی ہو کہ بندے کو کچھ نہ سجھائی دے۔

Read more

انتخابات: کون کتنے پانی میں

نواز شریف آ چکے ہیں اور آتے ہی پاکستانی میڈیا پر چھا گئے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ نواز شریف نے ایک زبردست پاور شو کیا ہے جس میں موجود لوگ مکمل طور پر چارجڈ اور نواز شریف سے جڑے ہوئے تھے۔ مخالفین کی شدید نفرت کے شکار نواز شریف سے لوگ گہری محبت بھی رکھتے ہیں اور اس کا مظاہرہ جلسے میں نواز شریف کی تقریر کے دوران بار بار ملا۔ اب آگے کیا ہو گا؟ پاکستانی

Read more

نوکری کرنے والی عورتوں کا جہنم

ٹی وی پر ڈرامہ چل رہا تھا۔ جس میں نوکری کرنے والی لڑکی کا گھر اس لئے خراب ہوتا ہے کہ وہ اپنے کام میں کامیاب ہے مگر مصروفیات کے باعث گھر میں ”وقت“ نہیں دے پاتی۔ پھر ایک عام گھر کی لڑکی جو نوکری کرتی ہے مگر وہ اپنے منگیتر سے شادی دیر سے کرنا چاہ رہی ہے۔ ”دیکھا، اپنی مرضی کرنے والی لڑکیوں کا انجام؟“ ”ایسی لڑکیوں کو گھر میں باندھ کر رکھنا چاہیے“ ”یہ نوکری کرنے سے

Read more

میاں صاحب- کاش آپ آئے ہوتے لائے نہ جاتے

نہ اس بات سے اختلاف ہے کہ آپ کو تین دفعہ حکومت نہیں کرنے دی گئی نہ اس بات پہ بحث کہ غیر جمہوری طاقتوں نے غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے آپ کو کئی دفعہ حکومت سے نکالا۔ دھرنوں کے فیض آباد ہوئے، منصفوں کے فیصلے کہیں اور تحریر ہوئے، ایک فضول سے مقدمے میں سزا سنائی گئی (اصل مقدمے نہ ثابت ہوئے نہ ہوں گے کہ اس میں کئی پردہ نشینوں کے بھی نام آتے ہیں اور نظام انصاف ابھی

Read more

ناول ”دشت سوس“ اور حسین بن منصور حلاج ”

لاہور رائٹرز بک کلب سے 1983 ء میں اشاعت پذیر ہونے والا ناول، ”دشت سوس“ جمیلہ ہاشمی کے ان ناولوں میں شمار ہوتا ہے جنھوں نے، اردو ناول نگاری کو موضوعاتی اور اسلوبی سطح پر خاص جہت عطا کی۔ اس کے علاوہ ان کے معروف ناولوں میں ”تلاش بہاراں“ جیسا ناول بھی شامل ہے جو 1961 ء میں منظر عام پر آیا تھا، جس میں انھوں نے ہندوستان میں، عورت پر ہونے والے جبر و استحصال کو پیش کیا ہے۔

Read more

ملک چھوڑ کر جاتے قابل جوان اور ایوان میں سوتے گدھ

”میں ملک چھوڑ کر جانے کے سخت خلاف تھا اور دیکھو آج ہم ملک سے جانے کی تیاری کر رہے ہیں، ایک مرتبہ میں کسی کو ائر پورٹ پہ لینے گیا، وہاں ایک فیملی دکھی، ایک آدمی جا رہا تھا اس کی چھوٹی بچی بلک رہی تھی، اس کی ماں تڑپ تڑپ کر اس سے لپٹ رہی تھی، اور اس کی جوان بیوی خاموش کھڑی تھی، تب میں نے ایک تحریر لکھی تھی، کہ جب یہ لوٹ کر آئے گا

Read more

نون لیگ کا مینارِ پاکستان میں کامیاب جلسہ

سیاسی جماعتوں کو آزاد منش صحافی نہیں اندھی عقیدت میں مبتلا پیروکار مطلوب ہوتے ہیں۔ بدقسمتی سے میں اس ضمن میں پیدائشی معذور ہوں۔ اسی باعث سوشل میڈیا کی قوت کو حال ہی میں دریافت کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے بے شمار معتقد ان دنوں مجھے خبطی اور بدکار بڈھا پکارتے ہوئے اپنے تئیں زچ کرنے کی کاوشوں میں مصروف ہیں۔ میری دلی خواہش ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف اور خواجہ آصف صاحب جیسے جواں سال رہ نما

Read more

چھوٹے بچوں کی پرورش: والدین کے مشورے اور بچے کی نشو و نما

چھوٹے بچوں کی پرورش کے موضوع پر بات کرتے وقت، ہمیں نشوونما کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کرنی چاہیے۔ نشوونما، یعنی بچوں کی ذہانت، تخلیقیت، اور سوچنے کی صلاحیت، ان کی زندگی کا ایک اہم حصہ ہوتی ہے۔ والدین کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی نشوونما کو بڑھانے میں مدد کریں تاکہ وہ اپنے خوابوں کو پورا کر سکیں۔ یہ والدین کے لئے اہم ہے کہ وہ اپنے بچوں کی پسند نا پسند کو پہچانیں اور ان

Read more

مڈل ایسٹ کا مستقبل کیا ہو گا؟

حماس کی طرف سے جنوبی اسرائیل کے متنازعہ ایریا میں حملہ کے بعد مڈل ایسٹ پہ طویل جنگ کے سائے لہرانے لگے۔ تادم تحریر 2000 اسرائیلیوں کی ہلاک اور 150 کے قریب یرغمالوں کے علاوہ امریکہ کے 27 شہریوں کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ردعمل میں اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کی پٹی میں ہسپتالوں سمیت شہری آبادیوں پہ فاسفورس بم گرا کے 3500 سے زیادہ فلسطینی کو موت کے گھاٹ اتار دیا جس میں 600 سے زیادہ بچے

Read more

راجہ گدھ کا تانیثی تناظر – دوسری قسط

راجہ گدھ کے دوسرے حصے کا عنوان، دن ڈھلے اور لامتناہی تجسس اس حصے کا آغاز جنگل میں گدھ کانفرنس سے ہوتا ہے، جس میں گدھ اپنے خلاف پرندوں کے محاذ کا دفاع کرنے کا فریضہ راجہ گدھ کو سونپتے ہیں۔ کچھ عرصہ بیمار رہنے کے بعد سیمی خودکشی کر لیتی ہے۔ قیوم اس کی موت کے بعد بے چینی اور اضطراب کا شکار ہے۔ ایسے میں پروفیسر سہیل اسے یوگا کی مشقوں کا مشورہ دیتا ہے۔ قیوم اپنے بڑے

Read more

وہی گھسے پٹے مناظر

کیا کبھی آپ کو کوئی ڈراما دیکھتے ہوئے ایسا لگا کہ ارے سین یہ تو ہم پہلے بھی دیکھ چکے ہیں۔ Dejavu آپ ٹھیک سمجھے ہیں۔ کچھ سین ایسے ہیں جو مختلف ڈراموں میں دہرائے جاتے ہیں۔ آئیے ایسے سین پر بات کرتے ہیں جو ہر ڈرامے میں بار بار دکھائے جاتے ہیں۔ تھپڑ والا سین۔ تقریباً ہر ڈرامے میں ایک تھپڑ والا سین ڈال دیا جاتا ہے شاید لہو کو گرمانے کے لیے۔ دیکھنے والے بھی اس تھپڑ کو

Read more

گل جان کی کہانی

بہت سے لوگوں کا یہ کہنا ہے جب آپ ایک کام شروع کریں گے پہلے سو بار سوچیں، پھر کام شروع کریں اور مکمل کریں۔ لیکن میں لکھنا شروع کرتی ہوں تو میرے سامنے ایک اور قصہ آ جاتا ہے۔ ابھی اس قصے کو لکھ کر پورا نہیں کر پاتی کہ دوسرا قصہ سامنے آ جاتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ ”پہلے مجھے لکھو!“ اور میں بھی یہی سوچتی ہوں کہ ابھی اس نئے قصے کو لکھنا ضروری ہے۔

Read more

بنیامن نتن یاہو: حماس کا ’نام و نشان‘ مٹانے کا عندیہ دینے والے ’ہوشیار‘ اسرائیلی رہنما کون ہیں؟

اسرائیل میں سب سے زیادہ عرصے تک وزیر اعظم رہنے والے بنیامن نتن یاہو کو حماس کے حملے کے بعد اپنے ملک اور غزہ میں کشیدگی کے ایک نئے دور کا سامنا ہے۔

Read more

راجہ گدھ کا تانیثی تناظر!

راجہ گدھ انیس سو اکیاسی میں چھپا اور چھپتے ہی مقبولیت کی سب سیڑھیاں چڑھتا ہوا اوپر والی منزل پر جا پہنچا۔ ان دنوں ہم فرسٹ ائر پری میڈیکل سے دو دو ہاتھ کرنے میں اس طور مشغول تھے کہ راجہ گدھ کی ان بے شمار سیڑھیوں پر چڑھنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔ میڈیکل کالج کی تنگنائیوں سے مانوس ہونے تک ناول کا تیسرا ایڈیشن آ چکا تھا لیکن تب تک ہمیں بھی گہرے پانیوں میں مشاقی

Read more

مغرب میں اردو شاعری۔ تیسری اور آخری قسط

انسانی رشتوں کے رومانوی اور ازدواجی پہلوؤں کی گتھیاں سلجھانے کے بعد مشرقی مہاجروں کو جس آزمائش کا سامنا کرنا پڑا وہ خاندانی زندگی کی روایت تھی۔ مشرق سے مغرب میں ہجرت کرنے والے مہاجروں کی اکثریت نے روایتی بڑے خاندانوں (Traditional Extended Families) میں پرورش پائی تھی جن کی اپنی مخصوص اقدار تھیں۔ جب انہیں مغرب کے چھوٹے اور غیر روایتی خاندانوں ( Single Parent/Nuclear) سے واسطہ پڑا تو ان کے خاندانوں کے بارے میں نظریات، خیالات اور توقعات

Read more

عرش کی مٹی میں گندھا ہوا فرش کا آدمی

کتاب اور تخلیقی انسان، خاص طور وہ انسان جو انسانیت اور انسانوں کی ہمدردی کے لئے لکھتے ہیں، میرے دل کے بہت قریب ہوتے ہیں۔ معروف صحافی، نامور شاعر اور متحرک سماجی کارکن جناب شیراز راج کی شاعری کی کتاب ”عرش کی مٹی“ گزشتہ ماہ ڈاک کے ذریعے کراچی میں وصول ہوئی تو محبت اور اپنائیت کا ایک عجیب احساس ہوا، یوں تو شیراز راج سے نہ کبھی ملاقات ہوئی نہ زندگی میں کبھی واسطہ پڑا لیکن ان سے آن

Read more

کھلی آنکھوں کا خواب (دسواں حصہ)

آل رسول ﷺ کے در پر : یہاں سے آگے بڑھے تو برآمدے سے ہوتے ہوئے ایک کشادہ ہال میں داخل ہوئے۔ سرخ قالین بچھے ہوئے اور ان پر بیٹھی خواتین مصروف عبادت نظر آئیں۔ ہم آگے بڑھے اور عائشہ مجھے مسجد کی محراب تک لے گئی۔ مسجد کوفہ کی وہ محراب جہاں شقی القلب ابن ملجم نے انیس رمضان المبارک فجر کی نماز کے دوران زہر آلود تلوار سے حضرت علی علیہ السلام کو زخمی کر دیا تھا۔ علی

Read more

گل بدن کی خوشبو (افسانہ)

چودھری دلاور اپنے باپ کی اکلوتی اولاد تھی۔ تمام جائیداد کا واحد مالک ہونے کے ساتھ ساتھ گاؤں والوں کے سربراہ کی حیثیت رکھتا تھا۔ میلوں پھیلی زمینوں پر جب فصلیں اپنے جوبن پر ہوتیں تو دلاور کا سینہ فخر سے اور باہر نکل آ تا تھا۔ گاؤں کا اکیلا چودھری تھا۔ وہ اپنے باپ کی وفات کے بعد باپ کی ریتی، رواج کو قائم رکھے ہوئے تھا۔ غریب غربا پر شفقت برتتا تھا۔ یہ روایت کئی نسلوں سے برقرار

Read more

ناول ”بت پرستوں کی نئی نسلیں“ ۔ سولہواں باب

نوٹ : بت پرستی ان کا مذہب نہیں تھا۔ یہ تو ان کے اذہان کے جنگلوں میں ہزاروں سالوں سے پھیلا ہوا، وہ سم ہلاہل تھا، جو ان کی نسلوں کی شریانوں میں لہو کی طرح سرایت کر چکا تھا۔ وہ کسی رنگ، بے رنگ، وجودی یا غیر وجودی بت کو تراش کر اس کی پراسرار انداز میں پوجا شروع کر دیتے۔ کچھ دیر بعد انہیں احساس ہوتا کہ یہ تو خود ان کے ہاتھوں سے تراشا ہوا ہے، تو

Read more

زندگی

  کون ہے ایسا جسے پھولوں سے پتیوں سے ہریالی سے پیار نہ ہو۔ کچھ عرصہ قبل ایک پری لیکن معصوم سا چہرہ اور بہت اداس دوشیزہ سے ایک محفل میں اچانک ملاقات ہو گئی۔ مختصر تعارف سے اس کا تعلق پاکستان سے نکلا۔ ایک نوخیز کلی لیکن مرجھائی سی۔ کچھ تجسس ہوا کہ جانکاری کی جائے، لیکن اپنے روایتی کلچر کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ مبادا یہ سننے کو ملے کہ آپ کون ہوتے ہیں پوچھنے والے، چپ

Read more

محسن پاکستان۔ ایک نہ بھولنے والی شخصیت

جو قومیں اپنے محسنوں کو بھول جاتی ہیں ان کی ناقدری کرتی ہیں ایسی قوموں کا مستقبل روشن ہر گز نہیں ہو سکتا اور وقت آ جاتا ہے کہ وہ مٹ جاتی ہیں۔ یہ محسن قوم کی شناخت ہوتے ہیں۔ قوموں کی زندگی میں خوش قسمتی سے ایسے ہیروز پیدا ہوتے ہیں جو قوم کی زندگی میں نئی روح پھونک دیتے ہیں اس کو جلا بخشتے ہیں اور اس کی زندگی کو مہمیز کر دیتے ہیں۔ پاکستانی قوم کی زندگی

Read more

داعش کمانڈر کی سابقہ اہلیہ کا انٹرویو: ’محبت میں شادی کی، لوگوں کے سر قلم کرنے جیسے مظالم کا علم نہیں تھا‘

درِ احمد کو اس بات کا ادراک ہے کہ ان کے اس انٹرویو پر شدید ردعمل آئے گا مگر وہ کہتی ہیں کہ وہ شامی کیمپوں میں اب بھی موجود داعش کے مشتبہ جنگجوؤں کی خواتین اور بچوں کی حالت زار کو اجاگر کرنا چاہتی ہیں۔ وہ تین سال سے زیادہ عرصے تک اس طرح کے کیمپ میں مقید رہیں۔

Read more

”رات کی راہداری میں!“

معروف شاعر ’مصنف سجاد بلوچ کی کتاب ”رات کی راہداری میں“ پڑھنے کا موقعہ ملا‘ جو کہ ان کی شعری کا دوسرا مجموعہ ہے۔ یہ کتاب نفیس اور دیدہ زیب طباعت کے ساتھ سنگ میل پبلی کیشنز ’لاہور نے شائع کی ہے۔ یہ کتاب صرف روایتی شاعری کی حد تک محدود نہیں‘ بلکہ زندگی کے حقائق انفرادی و اجتماعی مسائل کی آگاہی ’الفاظ کے علامتی و معنوی استعمال‘ موضوعاتی وسعت تاثیر کا حسن حیرت انگیز ہے۔ کہا جا سکتا ہے

Read more

ڈائن پھپھو اور چڑیل خالہ

ایک وقت تھا کہ رشتہ دار اور مہمان باعث رحمت ہوا کرتے تھے۔ گرمیوں کی چھٹیوں میں سب کا اکٹھا ہونا، دنیا کی ہر نعمت سے زیادہ حسین لگتا تھا۔ بڑے گھر، بڑے دل، محبتیں اور بڑی رونقیں۔ اب نہ وہ شامیں رہیں، نہ وہ رونقیں اور نہ ہی وہ لگاؤ۔ وہ اکٹھ رہے، نہ وہ خوش گپیاں۔ رہا تو بس بغض، حسد، موبائل اور سوشل میڈیا۔ رشتوں کا تقدس میمز نے مجروح کر دیا اور آپس کی محبت کو

Read more

کھڑکیاں اور اکتوبر

کھڑکی کے باہر ایک پوری دنیا آباد ہوتی ہے! چاہے وہ کمرے کی کھڑکی ہو جو باہر آپ کے لان میں کھلتی ہو، یا باہر کی طرف کھلنے والی دوسری کھڑکی ہو جو سڑک کی طرف کھلتی ہو۔ میری یہ کھڑکی باہر ٹیرس پر کھلتی ہے جس پر میرا سجایا ہوا پورا باغ نظر آتا ہے۔ یہ چھوٹا ہے مگر میرے لئے پورا باغ ہی ہے جسے میں دو سال سے محنت سے سیج رہی ہوں۔ میری شدید خواہش ہے کہ

Read more

زندگی کی تلخ حقیقتیں

ہمارے معاشرے میں عمومی طور پر دوسرا نکاح بہت معیوب سمجھا جاتا ہے۔ پہلی شادی یا نکاح کے ٹوٹنے کا الزام بھی اکثر عورت کے سر پر آتا ہے۔ پھر آج کل یہ بھی سننے میں آتا ہے کہ پڑھی لکھی عورتوں میں شرح طلاق زیادہ ہے۔ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ باشعور ’خود مختار‘ پڑھی لکھی ہونے کے ساتھ اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانا جانتی ہیں۔ لیکن ابھی بھی بہت سارے گھرانے ایسے ہیں جہاں

Read more

فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالیاں

ایک صدی سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل ہونے کو نہیں آ رہا، قابض اسرائیلی فوج کا جب دل کرے، فلسطینیوں کے خون سے ان کے بازار رنگیں کر جاتے ہیں۔ ان کے گھروں کو لمحہ بھر میں مٹی کا ڈھیر بنا جاتے ہیں۔ کہیں والدین اپنے معصوم بچوں کے لاشے اٹھائے نظر آتے ہیں تو کہیں معصوم بچے اپنے والدین کی میتوں پر بیٹھے نظر آتے ہیں، کہیں بوڑھا باپ اپنے جوان بیٹے

Read more

عرب دنیا اور بنیاد پرست جہادی

فلسطین اور اسرائیل کا مسئلہ نیا نہیں ہے۔ جب یہ خطہ عثمانی ترکوں کے زیر تسلط تھا اس وقت سے یہ کوششیں ہو رہی تھیں کہ یہودیوں کو ان کی مقدس سرزمین پر دوبارہ بسایا جائے۔ فرانسیسیوں نے جب ان علاقوں کا محاصرہ کیا تھا تو اس وقت بھی انہوں نے یہاں ایک یہودی ریاست قائم کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ لیکن ان کو شکست ہوئی اس لیے وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے۔ بعد میں سلطنت برطانیہ

Read more

انسان کتنا عظیم ہے؟

کارخانہ قدرت میں انسان کو اعلی مقام حاصل ہے۔ وہ ایسی خصوصیات اور صلاحیتیں رکھتا ہے کہ دیگر ہر کائناتی شے پر حاوی ہو تا جا رہا ہے۔ وہ چرند، پرند، حیوانات اور نباتات اور فطری توانائیوں کو اپنے مفاد میں استعمال کرنے کی بے پناہ قوت رکھتا ہے۔ ننگ دھڑنگ اندھیری غاروں میں رہنے والا انسان قدرتی آفات، جنگلی جانوروں اور حشرات الارض سے محفوظ نہ تھا۔ آگ کی دریافت کے بعد رات کو ان آفات سے بچنے کے

Read more

وہ اک تارا قسط نمبر 9:

ٹکٹ اس نے اس کے سامنے رکھ دیے تھے اور حتمی لہجے میں بولا تھا۔ ”دس دن سے کم کی چھٹی نہیں ہونی چاہیے۔ ہم کل شام اسولئے کے لیے روانہ ہو رہے ہیں انشاء اللہ۔“ ”ارے مجھے سے مشورہ کیے بغیر ہی۔“ اس نے کچھ حیرت کچھ خوشی سے آنکھیں جھپکیں۔ ”بھئی تم سے مشورہ کرتا تو یہی سنتانا۔ ہیثم ڈارلنگ ابھی جانے کے دن نہیں۔ دیکھو نا ہمارے کیرئیر کا ابھی آغاز ہے۔ اخبارات میں بڑا مقابلہ ہے۔

Read more

کیا جپھی (ہگ) محبت کی دوا ہے

بچہ دنیا میں آتے ہی روتا ہے کیونکہ اس سے وہ ماحول چھن گیا جس میں وہ ماں کے رحم میں محفوظ تھا ۔ پیدائش کے بعد بھی وہ روتا رہتا ہے ۔ اور روتے میں اس کو گود میں اٹھالیں تو پرسکون ہو جاتا ہے ۔ جیسے جیسے بڑا ہوتا ہے تو رونا کم ہو جاتا ہے ۔ اب وہ خود باہیں پھیلا کر دعوت دیتا ہے کہ اسے گود میں اٹھا کر گلے سے لگایا جائے ۔ بچے

Read more

سپرنگ دبائیں مگر اتنا کہ ڈھکن کھلتے ہی اچھل کر باہر نہ گرے

گھر کے دروازے کے باہر بیٹھ ہر سو پھیلے خزاں کے رنگوں میں رنگے درخت اور تیز ہوا میں اڑتے رنگ برنگے پتوں کو اڑتے گرتے دیکھنا اکتوبر کی سب سے بڑی مصروفیت اور دلی راحت ہے۔ ایسے میں پرانے دوستوں سے بھی گپ شپ ہوتی ہے۔ جو ابھی ہیں اور جو جا چکے اور جن کا پتہ ہے، موضوع بنتے ہیں۔ اور آج انیس سو ساٹھ سے چھیاسی تک کے ہمسایہ دکاندار گھرانے کا ذکر چھڑا۔ بڑے حاجی صاحب

Read more

علی اکبر ناطق کی خودنوشت: آباد ہوئے، برباد ہوئے

دَورِ حاضر میں علی اکبر ناطق کسی تعارف کے محتاج نہیں اورمستقبل میں بھی اُمید کی جاتی ہے کہ اُن کے ادبی قد میں مزید اضافہ ہو گا۔ ناطق کی شخصیت متاثر کُن ہے اور اُن کے قلم سے نکلا ہوا ادب بھی با ادب ہے۔ جہاں پاکستان و بھارت میں اُن کے معتقدین کی کثیر تعداد ہے، وہیں ناقدین بھی اُن پر حملہ آور ہونے کے لیے ہمہ وقت تیارہیں۔ ایک طرف وہ اُردو کے بعض کلاسیکی شعرا کے

Read more

’ریڈ پرنس‘: جب موساد نے خفیہ آپریشن میں یاسر عرفات کے ’منہ بولے بیٹے‘ اور ’بلیک ستمبر‘ کے منصوبہ ساز کو قتل کیا

اس کے ذہن میں مسلسل ایک بات رہتی تھی اور وہ یہ تھی کہ فلسطین کے لیے کچھ کیا جائے۔ یہ احساس اسے اپنے والد سے وراثت میں ملا تھا۔

Read more

انڈین سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستوں کی شادی قانونی قرار دینے کی اپیل مسترد کر دی، ’پارلیمان شادی سے متعلق قوانین وضع کرے‘

انڈیا کی سپریم کورٹ نے ہم جنس شادیوں کو قانونی حیثیت دینے کی اپیل مسترد کر دیا ہے۔ یہ دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں ایل جی بی ٹی کیو کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں کے لیے ایک دھچکا ہے۔

Read more

لاحاصل

جنوں پریوں کا گانا (3) نزاکت علی خاں صاحب کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد موسیقی میں میری دلچسپی اور بڑھتی چلی گئی۔ میں موسیقی کی ہر محفل میں شریک ہوتا اور آخر تک وہاں بیٹھا رہتا، اس زمانے میں میری دوستی اسلام آباد میں ہر اس شخص سے ہوئی جو موسیقی کا رسیا تھا اور خاص طور پر وہ لوگ جو خود گاتے بجاتے تھے میرے بہت قریب تھے۔ عارف جعفری جو کمال کی بانسری بجاتے۔ علم موسیقی

Read more

ایک روحانی سفر ۔ عمرہ

مسلمانوں کی مہمان نوازی ایک شرف جس کی رہتی دنیا میں مثال نہیں۔ میزبان کو اس شرف پر ثواب سے نواز جاتا ہے۔ لیکن جب میزبان اللہ تعالٰی ہو تو اس کی کیا بات ہے۔ حج و عمرہ ایک ایسی عبادت جس کی مہمان نوازی رب کائنات کرتا ہے۔ ابن ماجہ و نسائی کے مطابق ”حج و عمرہ کرنے والے اللہ کے مہمان ہیں۔ اللہ تعالٰی نے دعوت دی انہوں نے قبول کیا۔ ایک دوسری روایت کے بموجب اگر وہ

Read more

طارق محمود مرزا کے اسفار اربعہ

زمانۂ قدیم سے یہ روایت ہے کہ ہر بوالہوس، حسن پرستی اشعار کرتا ہے۔ زمانۂ حال میں اس سے ملتی جلتی ایک نئی رسم نکلی ہے کہ ہر ’بوالقلم‘ سفر نگاری اختیار کرتا ہے۔ احوال واقعی یہ ہے کہ آج کل سیاح، کاندھے پر بیگ اور کان پر قلم رکھ کر صبح گھر سے نکلتا ہے اور شام کو ایک سفرنامہ لے کر واپس لوٹتا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ لمحۂ موجود میں وطن عزیز کو دو خوف ناک مسائل

Read more

جندو: ’کندھے پر اصل انسان کو اٹھایا، اپینڈکس آپریشن کے فوراً بعد ریت پر بھاگی‘، حمائمہ ملک

ڈرامہ سیریل ’جندو‘ کی فلمنگ صحرا میں کی گئی ہے جبکہ اس میں اداکار رانگھری زبان میں بات کرتے ہیں۔ اپنی زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا کہ شاید یہ کردار اُن سے بہتر ’کوئی نہ کر پاتا۔‘

Read more

شاہ رخ خان: بالی وڈ کے ’رومانس کنگ‘ ایکشن سٹار کیسے بنے

اپنے تین دہائیوں سے زائد کے کریئر میں بالی وڈ کے سپرسٹار شاہ رخ خان کی لڑکپن والی مستیاں، چمکتی دمکتی آنکھیں اور گالوں پر پڑتے ڈمپل والی دلکش مسکراہٹ انھیں دلفریب رومانوی ہیرو بناتی ہے، جس کے لیے وہ جانے جاتے ہیں۔ تاہم رواں برس وہ سکرین پر ایک نئے ہی سٹار کے روپ میں نمودار ہوئے ہیں۔ ان کا یہ جنم ان کے پہلے کرداروں سے یکساں مختلف ہے۔

Read more

میرے پیر و مرشد میرے استاد ماسٹر عبید الرحمٰن عدیمی

یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ٹنڈو جام میں پڑھا کرتا تھا۔ وہاں کئی اساتذہ کرام تھے جو ہمیں پڑھایا کرتے تھے۔ بہت سے مضامین ہوتے تھے اور ہر مضامین کے الگ الگ استاد ہوا کرتے تھے۔ یہ محض اتفاق تھا کہ انگریزی اور اُردو دو متضاد مضامین تھے لیکن ان کو پڑھانے والے ایک ہی استاد تھے جو ماسٹر عبید الرحمٰن صاحب تھے۔ ماسٹر عبید الرحمٰن صاحب اجلے پاجامہ اور کرتا زیادہ تر

Read more

محمد اظہار الحق کی شخصیت اور ان کا شعری مجموعہ ”اے آسماں نیچے اتر آ“

میرا کتب بینی کا مشغلہ کوئی اتنا پرانا نہیں۔ بس میٹرک کے بعد یہ سلسلہ چل نکلا، یعنی آج سے یہی کوئی دو اڑھائی برس قبل! اس دوران علمی شخصیات سے مرحلہ وار میں متعارف ہوتا گیا، لیکن محمد اظہار الحق کے نام سے پہلی واقفیت ذیشان ہاشم کی کتاب ”غربت اور غلامی کا خاتمہ کیسے“ کے ”تعارف“ میں ہوا تھا۔ اس کتاب کا دیباچہ اظہار صاحب نے ہی لکھا، اور کیا شاندار لکھا۔ پھر بک کارنر سے جب ان

Read more

بہت شور سنتے تھے کوچے میں سگ کا

ہیلتھ ویک کا یہ دوسرا دن تھا تاہم ہماری اٹھک بیٹھک مسلسل پانچ یوم سے جاری تھی۔ مجال ہے جو کوئی ایک لمحہ بھی سانسوں کی بے ترتیب و بے ہنگم میراتھن کو مرتب کرنے کے لیے بہم میسر ہوا ہو۔ بس ایک ہی معمول تھا۔ نیچے او پی ڈی پہنچو، اوپر آفس بیٹھو اور پھر سے نیچے او پی ڈی آ دھمکو۔ ایسے میں کچھ اور یاد رہ جانا ممکن ہی نہ تھا۔ بیگم صاحبہ نے کچھ خرید لانے

Read more

چین میں بلوچی ادب اور بلوچستان میں اضطرابی صورتحال

بلوچی و براہوی بلوچستان کی دو بڑی ایسی زبانیں ہیں جن کے ساتھ بلوچ قوم کو بڑی حد تک محبت اور لگاؤ ہے تاہم ان دونوں زبانوں میں کہیں نہ کہیں کوئی ایسی کمی کا احساس ضرور ہوتا ہے کہ ان کی ادب، جدت اور فروغ کے لئے اس طرح کام نہیں کیا گیا جس طرح کرنی چاہیے تھی۔ شاید کام کرنے والے چند ہی گنے چنے افراد تھے جبکہ کام کو سراہنے اور آگے بڑھانے والے لوگ، حالات، ذرائع

Read more

چین سے سیکھیں

علم کے حصول اور حیات کے مقصد کی تلاش میں جن راہوں، راستوں، ناموں اور مقامات سے واسطہ پڑتا ہے، وہ بڑے خاص ہوتے ہیں۔ ان کا میری زندگی میں نام اور مقام بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ محمد کریم احمد بھی مجھے اس تلاش کے سفر میں ملے اور مجھے خوشی ہے کہ میں ان سے واقف ہوا اور ان کی تخلیق سے فیضیاب ہوا ہوں۔ گزشتہ ماہ۔ میں ریڈیو پاکستان لاہور کے سٹوڈیو میں گیا جہاں محمد

Read more

ایک ہی سال میں طلاق ہو گئی!

مریم نواز کی بہو کی طلاق سے کم از کم ہم پاکستانیوں کو کوئی موضوع گفتگو تو ملا۔ کوئی کہہ رہا ہے یہ سیاسی شادی تھی، کوئی کہہ رہا کاروباری لوگ تھے، کوئی کہہ رہا سارا مفادات کا کھیل تھا۔ اس سب میں شاید بہت کم لوگ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ کیا سیاسی خاندان سے ہٹ کر شادیاں ناکام نہیں ہو جاتیں یا پھر اگر لوگ سیاسی ہوں تو ان کو یہ بندھن ختم ہونے پہ کوئی تکلیف

Read more

زید اللہ فہیم کا شعری مجموعہ "چراغ پلکوں پر”۔

میں ایک ادب کا ایک ادنی سا طالب علم ہوں۔ شاعری پڑھنے سے دلچسپی ہے لیکن اس کے اسرار و رموز سے واقف نہیں ہوں۔ اپنی ساری زندگی بینکنگ کے خشک اعداد و شمار میں گزری ہے اس لئے شاعری کا اسلوب، اس کی اصناف اور دیگر باریکیوں کے بارے میں کم جانتا ہوں۔ میں کوئی اتنا بڑا لکھنے والا بھی نہیں ہوں، یہ چند سطریں بڑے دھیمے لہجے میں بڑی شستہ باتیں کرنے والے مرزا صاحب کی محبت میں

Read more

مغرب میں اردو شاعری۔ دوسری قسط۔

اس نئے سفر میں جس امتحان سے مہاجروں کو سب سے پہلے واسطہ پڑا وہ ان کی اپنی ذات تھی۔ انہیں جلد اندازہ ہو گیا کہ ان کی اپنی شخصیت ہی ہر موڑ پر دیوار بن کر کھڑی ہو جاتی تھی انہیں آہستہ آہستہ اس حقیقت کا اندازہ ہو رہا تھا کہ ماضی کی یادوں، حال کی چکا چوند اور مستقبل کے خوابوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے اپنی ذات کی پہچان اور اپنی صلاحیتوں کا عرفان نہایت ضروری

Read more

سجدہ – افسانہ

جب بھی وہ کسی انتہائی شدید جذبے کے زیر اثر بات کر رہی ہوتی، اس کے ماتھے پر ایک رگ پھڑپھڑانے لگتی تھی۔ عین وہاں سے، جہاں اس کی سلیقے سے بنی بھنووں کے درمیان صاف شفاف جلد ایک ابھار سا بنا کر پیشانی سے جا ملتی، وہ رگ وہیں سے لہراتی ہوئی نکلتی تھی۔ میں اس کے پہلو میں بیٹھا تھا، سامنے نہیں لہٰذا اس کا چہرہ سامنے سے نہیں دیکھ سکتا تھا۔ اچانک اس نے لرزتی ہوئی آواز

Read more

’انھوں نے اپنا بیٹ نکالا اور مجھے بچا لیا‘ انڈین اور پاکستانی کھلاڑیوں کی دوستی کی کہانی

سرد تعلقات کے باوجود انڈیا اور پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ محبت، احترام اور دوستی کی کہانیوں سے بھری پڑی ہے۔ جیسے ایشیا کپ کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے انڈین بولر جسپریت بمرا کو ان کے نوزائیدہ بچے کے لیے تحفہ دیا۔

Read more

وہ اک تارا قسط نمبر8:

دوست تو دونوں کے مشترکہ تھے۔ وہ سب بھی ہیثم کی طرح چاہتے تھے کہ اب ان کی شادی ہو جانی چاہیے۔ نینا نے پورا پروگرام مرتب کر ڈالا تھا۔ سبھی تھوڑا ہلا گلا کرنے اور رونق میلہ منانے کے موڈ میں تھے۔ زیگ والوں نے دو ماہ کی تاریخ دی تھی۔ اس دن وہ شام کو واپس آئی۔ ہیثم گھر میں موجود تھا۔ ٹانگیں میز پر رکھے کسی کتاب کے مطالعے میں گم۔ ڈائننگ ٹیبل پر دو بڑے سے

Read more

سالانہ یوم انگور

مئی 2023 کو دنیور گلگت میں محترم استاد غلام عباس نسیم کے دولت کدے میں سجنے والی چیری ڈے کی محفل مشاعرہ کی مٹھاس ابھی دل و دماغ سے اتری نہیں تھی ایسے میں گزشتہ جمعہ کی شام محترم غلام عباس نسیم صاحب کی اچانک فون کال موصول ہوئی اور اپنے منفرد انداز میں حکم صادر فرماتے ہوئے کہنے لگے کہ ہفتے کے روز گلگت کے مضافاتی گاؤں نومل میں پروفیسر ڈاکٹر انصار مدنی کے ہاں حسب سابق سالانہ یوم

Read more

ادویات کی قیمتوں اور ڈاکٹروں کی فیسوں میں بھی ہوشربا اضافہ

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن صحت کو جسمانی، نفسیاتی اور سماجی بہبود کی حالت کے طور پر بیان کرتی ہے۔ اس تعریف کے مطابق ڈاکٹر نہ صرف بیماریوں کے علاج کے ذمہ دار ہیں بلکہ مریضوں کی سماجی اور نفسیاتی بہبود کا بھی خیال رکھتے ہیں، جس میں غربت کے خاتمے میں مدد بھی شامل ہے۔ مگر شومئی قسمت کہ ہمارے ڈاکٹروں نے اس پیشے کو اپنی ذاتی منفعت کا مقصد بنا لیا ہے جو انسانی اصولوں کے خلاف ہے اور دنیا

Read more

میڈیا میں سماجی شعور کا مسئلہ

اردو یا ہندی زبان کے میڈیا نے اپنے پھیلاؤ اور تشہیر کے میدان میں جتنا کام کیا ہے، اتنا کام باشعور قاری پیدا کرنے کے لیے نہیں کیا ہے۔ اس کی وجہ میڈیا کے اپنے رویے ہیں۔ معروف انگریز ناول نگار، جارج آرویل، (جنہوں نے سات سال تک آبزرور کے لیے بھی مضامین لکھے، ) نے کہا تھا: ”Journalism is printing what someone else does not want printed: everything else is public relations۔“ یعنی ”صحافت اس بات کی اشاعت کا

Read more

راہل سانکرتیاین، قرۃ العین حیدر اور اسامہ صدیق

کیا عجب نہیں کہ ہم نے پہلے اسامہ صدیق کے اس ناول کا مطالعہ کر ڈالا جو بعد میں منظر عام پر آیا یعنی ’غروب شہر کا وقت‘ اور بعد میں پہلے ناول ’چاند کو گل کریں تو ہم جانیں۔ ‘ لیکن اچھا ہی ہوا جو اس ترتیب سے ہم نے دونوں ناول ہی نبٹا ڈالے۔ ’غروب شہر کا وقت‘ کو لے کر ہمارے اسامہ صدیق کے بارے میں تاثرات ملے جلے تھے لیکن ’چاند کو گل کریں تو ہم

Read more

جب نارمل ڈلیوری میں مقعد ( Anus) پھٹ جاتا ہے !

  سلطان سے ہم پہلی بار دو ہزار نو میں ملے اور ملتے ہی ان کی محبت میں گرفتار ہو گئے۔ یہ دو ہزار نو کا ابو ظہبی تھا۔ گرینڈ پیلس میں رائل کالج انگلینڈ کے زیر اہتمام گائنی کی کانفرنس تھی اور دنیا کے ہر کونے سے بھانت بھانت کے ڈاکٹر جمع تھے۔ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سلطان کا نام ہم نے سن رکھا تھا لیکن اس دن انہیں دیکھنے اور سننے کا موقع ملا۔

سن کر کانوں سے دھواں نکلنے لگا، اوہ خدایا جن باتوں کی ابھی تک سمجھ نہیں آ رہی تھی وہ یک دم مجسم ہو کر سامنے کھڑی ہو گئیں۔ ویجائنل ڈلیوری میں مقعد کو پہنچنے والے نقصان پہ سلطان کا پہلا ریسرچ پیپر 1993 میں چھپا اور ہماری ویجائنل ڈلیوری بھی اسی برس ہوئی۔ ہائے ٹوٹی کہاں کمند۔ سلطان نے پچھلے تیس برس میں مقعد اور ویجائنل ڈلیوری پر سو سے اوپر ریسرچ پیپرز لکھ ڈالے ہیں، کتابیں چھپ چکی ہے، سی ڈی دستیاب ہے، دنیا بھر سے ٹرینیز ان کی ورکشاپ اٹینڈ کرتے ہیں غرض سلطان مقعد کو پہنچنے والے نقصان پہ بات کرنے کی اتھارٹی ہیں۔

Read more

جب ٹیسٹ میچ میں پاکستان سے شکست پر انڈین تماشائیوں نے اپنی ہی ٹیم پر حملہ کیا

’سرحد کا دروازہ جب اس طرح سے کھول دیا گیا تو اس صلائے عام پر تقریباً 20 ہزار ہندوستانی دوڑے۔ بہت سے لوگ (شائقین کرکٹ) تو امرتسر سے سائیکلوں پر لاہور جاتے دیکھے گئے۔‘

Read more

کیا خاندان جرم سازی کی فیکٹریاں ہیں؟

خاندان انسانی معاشرے کی ایک ایسی مقدس اکائی ہے جہاں سے انسانوں کی پیدائش اور نسل انسانی کے بقا کا سلسلہ ایسے آگے بڑھتا ہے کہ تہذیب انسانی حیوانی تہذیب سے مختلف نظر آتی ہے۔ انسان کی عقل اور مذہب نے خاندان کے قیام کو ہمیشہ سے سراہا ہے دو انسانوں کے ملاپ سے پیدا ہونے والے بچوں کو ماں باپ جیسی ہستیوں کی نعمت اور شفقت سے نوازا جن کی آغوش اور سائے تلے تہذیب انسانی کو جنگل کی

Read more

ایک کہانی اور انسانیت کا درس

یہ ستمبر کی ایک دوپہر تھی، شرمین پھپھو کو سانس لینے میں دشواری سی محسوس ہونے لگی، اکلوتا بیٹا بیرون ملک مقیم اور پاکستان آنے سے قاصر تھا، اس لئے انہوں نے بے انتہا محبت کرنے والی بھتیجی رخشندہ کو فوری اطلاع دی جو خود بھی ایک ڈاکٹر تھی۔ بہزاد آپ فوراً شرمین پھپھو کے گھر آ جائیں میرا دل گھبرا رہا ہے، ان کی آکسیجن سیچوریشن کم ہو رہی ہے، رخشندہ نے اپنی پھپھو کے گھر پہنچ کر شوہر

Read more

پوٹھوہاری شادیوں میں چُوری کے لوک گیت

پرانے وقتوں میں ذرائع نقل و حمل نہ ہونے کے برابر ہوتے تھے، پیدل یا پھر گھوڑوں، گدھوں اور اونٹوں پر سفر طے کرنا معمول تھا، ٹرانسپورٹ کی جدید ترین سہولتیں نہ ہونے کے باعث خطہ پوٹھوہار میں شادی بیاہ کے مواقع پر نزدیک ہو یا دور باراتی پیدل ہی سفر طے کر کے دلہن والوں کے گھر پہنچتے تھے، سفر کی تھکان کے باعث اسی دن بارات کی واپسی ناممکن ہوتی تھی، چنانچہ باراتیوں کا دلہن والوں کے گھر

Read more

آپریشن کروانا ہے مگر کس سے؟

تکلیف بڑھتی چلی جا رہی تھی اور گائناکالوجسٹ ہونے کے ناتے ہم جانتے تھے کہ کچھ بہت ہی عجیب سی صورت حال تھی۔

Rectocele ( مقعد کا ویجائنا میں آ جانا ) تو تھی ہی مگر اس کے ساتھ کچھ اور بھی جو ہم تشخیص کرنے سے عاری تھے۔ صبح اٹھتے تو مقعد کے ایک طرف ایک تھیلی باہر کو ابھری ہوتی جس میں پاخانہ بھرا ہوتا۔ تھیلی سے پاخانہ خارج کرنے کے لیے ہمیں انگلی سے دبانا پڑتا۔ کیا ہے بھئی یہ؟ ہم نے تو آج تک ایسا کوئی مریض نہیں دیکھا، نہ پاکستان میں نہ پاکستان سے باہر، ہم زچ ہو کر خود سے پوچھتے۔ ساتھ کام کرنے والے ایرانی، ہندوستانی، عراقی، شامی ڈاکٹروں کو بھی دکھا لیا مگر کسی سے تشخیص نہ ہو سکی۔ ہماری طرح ہماری بیماری بھی عجیب و غریب تھی۔

جب پانی سر سے اوپر ہو گیا تب سوچا کہ اب کیا کریں؟ ذہن میں ایک خیال بار بار آتا، انہیں دکھاؤ۔ انہیں؟

ہاں انہیں۔ جو اپنی مثال آپ ہیں، آپریشن کرتے ہیں یا تصویر بناتے ہیں، انسانی جسم کی سب پرتیں ان کے ہاتھ میں آ کر بولنے لگتی ہیں۔

لیکن ان کا مزاج؟
ان کا موڈ؟
ناک کی پھننگ پہ رکھا غصہ؟
وہ کون سہے گا؟

Read more

الوداع لندن!

  پیر، دو اکتوبر کی سہ پہر میں ہیتھرو کے ہوائی اڈّے سے باہر نکلا تو لندن اپنے روایتی موسم کی رومانوی قبا اوڑھے، دِل نواز سی خنکی میں لپٹا ہوا تھا۔ آسمان گہرے سرمئی بادلوں سے ڈھکا تھا۔ ہلکی بارش سے سرخ اینٹوں، سفید کھڑکیوں والے دھلے دھلائے گھروں کے اَنگ انگ سے لندن پھوٹ رہا تھا۔ اسی دِن، سرِشام ایک ریستوران میں کافی کی میز پر میاں صاحب سے ملاقات ہوئی۔ اِس ملاقات میں کوئی تیسرا نہیں تھا

Read more

مغرب میں اردو شاعری۔ پہلی قسط

ڈاکٹر خالد سہیل مشرق سے مغرب کی طرف تیسری دنیا سے پہلی دنیا کی طرف اور پرانے گھر سے نئے گھر کی طرف ہجرت کرنے والوں کے بارے میں، میں نے چند سال پیشتر اپنے خیالات کا ان الفاظ میں اظہار کیا تھا: ’ایک گھر کو چھوڑ کر دوسرا گھر بنانے والوں کے دلوں پر جو بیتتی ہے وہ ان کے دل ہی جانتے ہیں۔ جب انسان ایک ماحول میں پلا بڑھا ہو اور دوسرے معاشرے میں جا بسے تو

Read more

قرض۔ برنارڈ میلامڈ کا افسانہ

عنوان: قرض۔ کہانی: برنارڈ میلامڈ۔ ترجمہ: جاوید بسام۔ نانبائی لائب کے تندور میں روٹیاں ابھی بھوری نہیں ہوئی تھیں، لیکن خریدار اس کی اشتہا انگیز خوشبو سے وہاں چلے آئے تھے۔ لائب کی دوسری بیوی بیسی کاؤنٹر کے پیچھے تیاری میں مصروف تھی کہ اس کی نظر لوگوں کے درمیان ایک خستہ حال اجنبی پر پڑی جو گیند بازوں کی ٹوپی پہنے کھڑا تھا۔ اگرچہ وہ چاق و چوبند خریداروں کے درمیان کافی بے ضرر لگ رہا تھا، لیکن بیسی

Read more

ڈاکٹر توصیف تبسم چلے گئے

محمد احمد جنہیں ہم سب شاعر، استاد اور ادیب ڈاکٹر توصیف تبسم کے نام سے جانتے ہیں پچانویے برس کی بھر پور اور قابل رشک زندگی گزار کے اگلے جہان کو رخصت ہو گئے۔ کہہ لیجیے وہ شخصیت چلی گئی جو ایک تہذیب کی نمائندہ تھا۔ شعر و ادب ان کا اوڑھنا بچھونا رہا۔ جب تک وہ اسلام آباد کے جی نائن کے علاقے میں رہے ملاقات کی صورتیں تواتر سے نکلتی رہتی تھیں پھر وہ ڈی ایچ اے منتقل

Read more

ارنستو سباتو کا ناول ”سرنگ“ :تعارفی مطالعہ

ارنستو سباتو 1911 ء کو ارجنٹینا میں ایک چھوٹے سے گاؤں ”روجاس“ میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم اپنے ہی ملک سے حاصل کی اور اعلی تعلیم کے سلسلے میں پیرس منتقل ہو گئے۔ وہاں انھوں نے طبعیات کے علم میں دسترس حاصل کی، تحقیق و تدریس اور تخلیق کو زندگی کا مقصد بنایا اور یونیورسٹی میں طبعیات کی پروفیسرشپ پر فائز ہوئے۔ طبعیات کے ساتھ ساتھ سائنس کے دیگر مضامین میں بھی، ان کی معلومات حیرت انگیز تھیں۔

Read more

’ذاتی وجوہات‘ کے باعث پاکستانی کرکٹ میزبان زینب عباس کی انڈیا سے اچانک واپسی: ’یہ وہ ملک ہی نہیں جس کی میں تعریف کرتے نہ تھکتا تھا‘

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کے انڈیا چھوڑنے کی تصدیق کردی ہے۔ زینب عباس کی انڈیا چھوڑنے کی وجوہات جاننے کے لیے پوچھے گئے سوال کے مختصرجواب میں آئی سی سی نے بتایا ہے کہ ’زینب عباس ذاتی وجوہات کی وجہ سے انڈیا سے واپس گئی ہیں، انھیں ڈی پورٹ کرنے کی اطلاعات درست نہیں۔‘

Read more

عوامی احتساب اور انتخاب

ہمارے وطن عزیز اور باپ دادا نے 1990 ءکی دہائی والی سیاست کا بہت خمیازہ بھگتا ہے لیکن آج پاکستان میں نوے والی سیاست کا دور واپس نہیں آ سکتا۔ منافرت، نفرت، گالی، گولی اور تشدد کی سیاست کے علمبردار کون تھے اور کس نے ووٹ بنک کے لئے کس کو غدار کہا اور پھر وہ کس کے خلاف آپس میں اتحادی بنے یا تاریک تاریخ دیوار پر لکھی تحریر کی مانند واضح ہے۔ ہر نسل کی سوچ پرانی نسلوں

Read more

اکثر شب تنہائی میں

بیس اکتوبر نادر کاکوروی کی برسی ہے۔ 111 ویں برسی۔ اگر آپ کہیں کہ ”کاکوروی کون؟“ تو اس استعجاب میں آپ تنہا نہیں ہیں۔ منشی علی خان المعروف نادر کاکوروی 1857 لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ انہیں زندگی میں بھی کم ہی پذیرائی نصیب ہوئی۔ تاہم یہ ضرور ہے کہ جنہیں دنیا جانتی ہے وہ ان کے معترف ہیں۔ اقبال نے ایک ہی شعر میں دو نابغہ شخصیات سے انس کا اظہار کیا ہے۔ نادر و نیرنگ ہیں اقبال میرے ہم

Read more

موسم

م: میرا، و: وعدہ، س: سچی، م: محبت موسم کا لفظ اپنے اندر کتنی معنویت سموئے ہوئے ہے۔ بدلتے موسم زندگی کی حقیقی رنگوں کو آشکارا کرتے ہیں۔ بہار: نام سنتے ہی اس کی دھنک اور دلکش تصور سے انسان اپنے وجود میں اک طمانیت، تازگی، رعنائی، اک ترنگ، جینے کی امنگ محسوس کرتا ہے۔ نجانے کتنے سہانے سپنوں کی بلند قامت، زندگی کی ہر آسائش سے بھرپور، خوبصورت تزئین، انمول شہ پارے، آرائش اور زیبائش، منقش در و دیوار،

Read more

محقق شیخ عزیز کی رقم کی گئی ”سندھ کی محلاتی داستانیں“

”یہ داستانیں، محض کہانیاں نہیں، جو کسی کہانی نویس یا افسانہ نگار کے ذہن کا اختراع ہو یا کسی محروم دماغ کے خوش کن مستقبل کی خواہش کا پرتو ہوں۔ بلکہ یہ کہانیاں وہ واقعات ہیں، جن کو اسی طرح بیان کیا گیا ہے، جس طرح وہ وقوع پذیر ہوئے ہیں۔ البتہ ماضی کے داستان گو اساتذہ کی طرح ان واقعات میں انداز بیان کو اسی طرح تبدیل کیا گیا ہے کہ ان واقعات میں تخیل کے ساتھ ساتھ زبان

Read more

’نعمت خانہ‘ ایک سماجی و ثقافتی ناول

پروفیسر خالد جاوید کا شہرہ آفاق ناول ’نعمت خانہ‘ ایک سماجی و ثقافتی ناول ہے جو حقیقت نگاری پر مبنی ہے۔ اس ناول میں متوسط طبقے کے ایک مشترکہ خاندان کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ ناول میں باورچی خانہ کو مرکزی حیثیت حاصل ہے اور اسے نعمت خانہ کی حیثیت سے پیش کیا گیا ہے اور ناول کے اہم واقعات یہی انجام پاتے ہیں۔ باورچی خانے کا ماحول اس میں موجود برتن و دیگر سامان کہیں تشبیہ، کہیں استعارے

Read more

ذلتوں کے اسیر ؛ اردو ناول میں نسائی شعور کا استعارہ! سولہویں قسط

‏‎ثانیہ کا دردناک انجام پڑھنے والے کو دکھی کر دیتا ہے لیکن سوچ کے بہت سے دروازے وا کر کے غور کرنے پہ مجبور کر دیتا ہے کہ تیرہ برس کی بچی کا سولہ برس اس دنیا میں گزار کر اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کن عوامل کے نتیجے میں ہوا؟ ‏‎وہ جن راہوں پر چلی، اسے اس طرف دھکیلنے کا ذمہ دار کون تھا؟ ‏‎فہرست تو طویل نظر آتی ہے لیکن سر فہرست ثانیہ کا باپ رشید کوچوان

Read more

وہ اک تارا قسط نمبر7

ماسکو یونیورسٹی کے قیام نے ان کی ذہنی، فکری اور عملی تینوں طرح تربیت کی۔ مطالعہ کا تو انہیں شوق تھا ہی۔ اب عادی بھی ہو رہے تھے۔ لائبریری میں گھنٹوں بیٹھنا، نایاب اور اہم کتابیں پڑھنا، نوٹس لینے، سیاسی حالات پر ہفتہ وار، ماہانہ پرچوں اور ڈیلی اخبارات میں لکھنے کی چھوٹی موٹی مشق نے نہ صرف انہیں رواں کیا بلکہ تھوڑا سا قارئین سے متعارف بھی کروا دیا۔ دونوں بھرپور انداز میں میدان عمل میں اترے اور دن

Read more