جذبات میں آنے کی بجائے ہوش سے کام لیں

یہ منگل کو کراچی واقعے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب نے بلاول بھٹو زرداری سے فون کر کے کہا تھا کہ فوج تحقیقات کرے گی اور 10 دن میں انکوائری رپورٹ سامنے لائی جائے گی مگر جب نہیں آئی تو پی ڈی ایم نے 8 تاریخ کو مطالبہ کیا تھا کہ انکوائری رپورٹ سامنے لائی جائے جلد از جلد۔ پھر 10 تاریخ کو جب رپورٹ آئی تو جو آئی ایس پی آر نے پریس ریلیز جاری کی اس کے مطابق مزار قائد پر جو کیپٹن (ر) صفدر نے ووٹ کو عزت دو اور مادر ملت زندہ باد کے نعرے لگائے تھے۔

اس کے بعد مزار قائد کی بے حرمتی کی گئی تو عوامی دباؤ بڑھ رہا تھا اور پولیس سست کارروائی کر رہی تھی اور مقدمہ درج کرنے سے گریزاں تھی تو شدید ترین عوامی دباؤ پر آئی ایس آئی سیکٹر کمانڈ اور رینجرز کے اہلکاروں نے آئی جی سندھ کو اغوا کیا اور زبردستی ان سے وارنٹ گرفتاری پر دستخط لے کر پھر مریم نواز کا کمرہ توڑ کر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کیا گیا اور یہ ساری کارروائی اس لئے ہوئی کیونکہ اہلکار جذبات میں آ گئے تھے اور اس سے دو اداروں میں بدمزگی ہوئی اور ناگوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑا اور ان چار افسران کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے مگر نام صیغہ راز ہیں اور مزید کارروائی جی ایچ کیو میں ہوگی۔

Read more

معاشی لٹیروں کی نفسیات

ایک زمانے سے وطن عزیز میں احتساب کے نعرے لگ رہے ہیں اور چھوٹے بڑے معاشی دہشت گرد پکڑے جا رہے ہیں۔ میں نے لفظ ”معاشی دہشت گرد“ جان بوجھ کر استعمال کیا، کیونکہ مجھے احساس ہے کہ اس جملے کو پڑھنے والوں کو لفظ شدید اور غیر منصفانہ معلوم ہو گا۔ آخر کسی ادارے میں خورد برد کرنے والا، تھوڑے پیسے بنا لینے والا شخص دہشت گرد کیوں کہا جائے؟ میں خود اس اصطلاح سے متفق نہیں ہوں، چور

Read more

دنیا میں توہین رسالت کے بڑھتے واقعات

صد افسوس موجودہ صدی کا آغاز اس شدید غلط فہمی سے ہوا کہ ”آج کی دنیا کا انسان بعد تخلیق سے اب تک کا سب سے زیادہ تہذیب یافتہ ہے“ ۔ لیکن اگر پوری نوع انسانی کے اجتماعی و انفرادی رویوں کا آج جائزہ لیا جائے تو صورت حال شاید اس کے بالکل ہی بر عکس ہے۔ تقریباً پوری ہی دنیا میں نام نہاد ”آزادی اظہار رائے“ کے نام پر وہ طوفان بدتمیزی بپا ہے کہ الامان الحفیظ۔ بظاہر تو کوئی بھی

Read more

کارل ینگ اور اجتماعی لاشعور

انسانی نفسیات کے راز کی پہلی دو قسطوں میں ہم نے سگمنڈ فرائڈ ، لاشعور اور تحلیل نفسی کے بارے میں گفتگو کی تھی۔ اس قسط میں ہم کارل ینگ اور ان کے خیالات پر اپنی توجہ مرکوز کریں گے۔

CARL JUNG سوٹزرلینڈ کے باشندے تھے۔ انہوں نے انسانی نفسیات کے علم میں گرانقدر اضافے کیے ’بہت سی گتھیوں کو سلجھایا اور بہت سے رازوں کو جانا۔ ان کے اجتماعی لاشعور اور INTROVERT/EXTROVERT کے تصورات بہت مقبول ہوئے۔

Read more

چار سال کی بچی سے شادی بھی جائز ہے اور ریپ بھی

پہلی پریگنینسی ہوئی۔ تو ساڑھے تین ماہ بعد پتہ چلا کہ بچہ تو پیٹ میں ہی مر چکا ہے۔ زہر پھیل چکا ہے۔ ڈی این سی ہو گی۔ پہلے بچے کے مس کیرج کا غم وہ سمجھ سکتے ہیں۔ جنہوں نے اس صورتحال کو سہا ہو گا۔ دوسری پریگنینسی اس واقعے کے پونے دو سال بعد ہوئی۔ پہلے سے زیادہ احتیاط کرنے کو کہا جاتا۔ دل میں وہم پڑا رہتا۔ چھٹے مہینے کا الٹرا ساونڈ ہوا۔ تو نرس نے چپکے سے پوچھا۔ پہلا بچہ ہے۔ میں نے کہا جی۔ کہتی بیٹی ہے۔ مگر سسرال میں مت بتانا کہ بیٹی ہے۔

میری سمجھ دانی ایسی باتوں کو سمجھنے کے لیے بہت چھوٹی تھی۔ پہلے خاوند کو بتایا۔ انہوں نے تو کہا مجھے تو بیٹی ہی چاہیے تھی۔ سسرال میں چونکہ ہر چیز نیلی بنائی جا رہی تھی۔ تو جب بیٹی کا پتہ چلا تو واضح طور پہ ناپسندیدگی جتلائی گئی۔ بلکہ یہ تک کہا گیا۔ کہ فلاں سورت پڑھتی تو بیٹا ہوتا۔ موضوع یہ نہیں ہے کہ پیدا ہونے والا بچہ بیٹا تھا یا بیٹی۔ موضوع یہ ہے کہ اگر مجھے علم ہوتا ہے کہ میں کس معاشرے میں بچہ اور وہ بھی بیٹی پیدا کر رہی ہوں۔ تو خدا کی قسم میں اسے خود ابارٹ کروا دیتی۔

Read more

انکل نے یہاں بدتمیزی کی ہے

اس عمر میں اتنے روز ماں سے دور رہنا اور ایک ایسے جرم کا شکار ہونا جس کو بیان کرنے کے لیے اس بچی کے پاس الفاظ بھی نہیں تھے۔ سچ پوچھیے تو شاید اس ویڈیو کو دیکھنے والا کوئی بھی شخص اب کبھی چین کی نیند نہیں سو سکتا۔ پڑھیے آمنہ مفتی کا کالم

Read more

کیا پاکستان کے بانی محمد علی جناح نے اپنی اکلوتی بیٹی کو عاق کردیا تھا؟

پاکستان کے بانی محمد علی جناح کا اپنی بیٹی دینا کو ننھیال میں چھوڑنے کا فیصلہ اس حوالے سے تو بڑا اچھا ثابت ہوا کہ دینا کو ایک محبت سے بھرپور فضا میسر آگئی مگر اس حوالے سے بڑا نقصان دہ ثابت ہوا کہ وہ آہستہ آہستہ ایک سراسر غیر اسلامی ماحول میں ڈھل گئیں۔

Read more

غیر قانونی قبائلی جرگے نے نو بچوں کی ماں کو کالی قرار دے کر قتل کرنے کا فیصلہ سنا دیا

پاکستان میں ایک قبائلی جرگے نے تقریباً ایک ماہ قبل خانہ بدوش قبیلے سے تعلق رکھنے والی نو بچوں کی ماں کو کالی قرار دے کر قتل کرنے کا فیصلہ دیا ہے جس کے بعد خاتون کو اس کے بھائیوں نے دوسرے شہر میں ایک پیر کے آستانے پر تحفظ کے لیے بھیج دیا ہے۔

Read more

ایک عام لڑکی کی ڈائری ( 1 )

ہیلو ڈائری کیسی ہو؟ آج سے مجھے ایک نیا دوست بنانا ہے جس سے میں اپنے جذبات کھل کے بتا سکوں۔ ایسا نہیں ہے کہ میرے دوست نہیں ہیں مگر مسئلہ یہ ہے کہ ہر کسی سے کسی نہ کسی وجہ سے مجھے جج کیے جانے کا خطرہ رہتا ہے۔ کسی کی شکل مجھ سے اچھی ہے تو کسی کی عقل، کسی کے ابا کی تنخواہ میرے ابا سے زیادہ ہے تو کسی کی الماری میں میرے کپڑوں سے زیادہ جدید انداز کے کپڑے ہیں مسئلہ یہ ہے کہ کچھ ایسی ہیں جن کی الماری میں مجھ سے زیادہ باحجاب کپڑے بھی ہیں۔ اب تم سوچو گی کہ مسئلہ کیا ہے میرے ساتھ مجھے جدید کپڑوں کا بھی ڈر ہے اور باحجاب کپڑوں کا بھی۔ تو ڈئیر ڈائری یہی تو مسئلہ ہے کہ مجھے دونوں قسم بلکہ ہر قسم کی دوستوں سے تحفظات ہیں، مجھے اپنا آپ ہر کسی سے کم ہی لگتا ہے۔ امی کہتی ہیں تمہارے تو رونے ہی ختم نہیں ہوتے آج بھی تو ایسا ہی ہوا تھا۔

Read more

عورت اگر چاہے تو۔

وہ بنا دیکھے ہی اس سے محبت کر بیٹھا تھا۔ بس اس کی آواز سن لینا ہی اس کے لئے کافی رہتا تھا وہ آج بھی شرمندہ ہے کہ بس آواز سننے کی خواہش ہی تو کر رہا تھا پھر بات بڑھانے کی کیا ضرورت تھی۔

پاندان سجائے ساسو ماں بڑے سکون سے کم کم ڈرامہ اس وقت انڈین چینلز آتے تھے دیکھ رہی تھیں۔ فون کی مستقل بجتی گھنٹی پہ بڑی ناگواری سے اٹھیں فون پہ کوئی نوجوان تھا جو اس نمبر سے ایک کال آنے کے بعد کال کر رہا تھا۔ باتوں باتوں میں اس نوجوان نے ساسو ماں سے ان خاتون کا نام پوچھ ہی جن سے کال پہ بات ہوئی تھی۔

Read more

پاک فوج کے ’جذباتی‘ افسر

بریگیڈئیر صاحب اور میں ایک دوسرے کو اس وقت سے جانتے ہیں جب ہماری مسیں بھی نہیں بھیگی تھیں۔ بذلہ سنج اور زندہ دل۔ حیران کن حد تک نڈر اور راست گو۔ ہیرے کی طرح بے داغ۔ کئی سالوں بعد باجوڑ ایجنسی جب ہمارے ہاتھوں سے تقریباً نکل چکی تھی تو سفاک دہشت گردوں کے گھیرے میں آئے ہوئے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے آپ اور اس کے ساتھیوں نے جانیں ہتھیلیوں پر رکھیں اور کچھ ہی ہفتوں میں کایا پلٹ دی۔ کچھ عرصہ گزرا تو آپ کی تعیناتی باجوڑ سے کسی اور مقام پر ہو گئی۔

قبائلیوں کے دلوں میں مگر وہ ہمیشہ کے لئے بس کر رہ گئے۔ دہشت گرد بھی انہیں لیکن نہیں بھولے تھے۔ کئی سالوں کے بعد جب ہم دونوں ایک بار پھر منگلا کور میں اکٹھے ہوئے تو بریگیڈئیر صاحب تب بھی دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر تھے۔ ذکر ہوتا تو سگریٹ کا گہرا کش لیتے او ر اپنے مخصوص انداز میں ہنس دیتے۔ ریٹائر منٹ کے بعد جب ایک اہم ادارے میں ذمہ داری انجام دے رہے تھے تو سپریم کورٹ کے حکم پر فوج کے دو نمائندے پاناما جے آئی ٹی میں شامل کیے گئے۔ بریگیڈئیر صاحب ان دو ارکان میں سے ایک تھے۔

Read more

کھول دو نہیں اب بند کردو

آج ایک اور سکینہ نے ازار بند کھولا۔ بوڑھا سراج الدین کب کا مر چکا اسی لئے خوشی سے چلا کر بیٹی کی زندگی کا اعلان نہ کر سکا مگر جنم جلی ماں کی چیخیں صدیوں کے سناٹے چیر گئیں۔ چیخیں دلدوز چیخیں۔ ایک ماں کا جگر کٹ کٹ کر اس کی زبان پر آیا اور اس نے اس گلے سڑے معاشرے پر قے کر دی۔ ماں۔ جو بوڑھے سراج الدین کی طرح حوصلہ مند نہیں۔ ہو بھی نہیں سکتی۔ کیسے حوصلہ کرے۔ ارے اس کی کوکھ جلتی ہے۔ سنو۔ ریاست مدینہ کی ماؤں کی کوکھ جل رہی ہے۔ جہنم کیا ایسی ماں کی کوکھ سے زیادہ بھڑک سکتی ہے۔ کسی جنت سے کوئی آب رواں لاؤ شیریں دودھ اور شہد میں پھاہے بھگو کر اس کے زخموں پر رکھو۔ مگر ماں کی کوکھ کی آگ نہیں بجھے گی۔

Read more

راج کرے گا بہنوئی

جس دن یہ قرار پایا کہ عمران خان کو نوجوانوں کی حمایت حاصل ہے، اس روز یہ بھی طے پا گیا کہ خضاب لگانے، فیس بک پر اپنے تعارف سے پیدائش کا سال مٹانے، ظاہری بیماریوں کی دوائیں بھی پوشیدہ امراض کی طرح چھپانے اور جینز اور رنگین قمیصوں میں نظر آنے سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا، ”ابھی تو میں جوان ہوں“ کا دعویٰ ثابت کرنے کے لیے عمران خان کا پرجوش حامی ہونا لازمی ہے، چاہے اس دعوے کے ساتھ اور بھی بہت کچھ ثابت ہو جائے!

بس اس دن سے ہم خان صاحب کو اپنا راہ نما مان چکے ہیں اور ان کی ہر بات ماننا خود پر فرض کرچکے ہیں، چناں چہ اکثر ہمیں ”فرض“ کرنا پڑتا ہے کہ جو انھوں نے کہا اس کا وہ مطلب نہیں جو انھوں نے کہا، بلکہ ان کے کلام کی تہہ داری کو لوگ سمجھ نہیں پائے اور مذاق اڑانا شروع کر دیا۔ خان صاحب کو راہ نما ماننے کی وجہ سے ہمارا ماننا ہے کہ وہ جو کچھ بھی کہتے اور کرتے ہیں اس کے پیچھے کوئی بلند خیال، وسیع معنی اور اعلیٰ مقصد ہوتا ہے۔ اب بہنوئی کے تذکرے ہی کو لیجیے۔ وزیراعظم نے فرمایا تھا کہ انھوں نے : ”لاہور میں قبضہ مافیا کو لگام دینے کے لیے عمر شیخ کو سی سی پی او لگایا۔ ایک انٹرویو میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آ کر کئی بار آئی جی پنجاب سے اپنے بہنوئی کے پلاٹ سے قبضہ چھڑانے کی بات کی لیکن قبضہ برقرار رہا۔“

Read more

ڈونلڈ ٹرمپ یا ایک رویے کی شکست؟ (مکمل کالم )۔

امریکہ اب تک دنیا کی واحد سپر پاور ہونے کا دعویدار ہے۔ سو وہاں کے انتخابات پر دنیا بھر نظریں جمائی بیٹھی تھی۔ ہماری سیاسی زبان کے مطابق وہاں دو جماعتوں نے ”باریاں“ لگائی ہوئی ہیں۔ کبھی ری پبلکن پارٹی حکومت بنا لیتی ہے اور کبھی ڈیموکریٹک۔ تقریباً دو صدیوں سے یہی کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ امریکی اپنے اس دو جماعتی نظام پر فخر کرتے ہیں۔ اسے سیاسی استحکام کا ذریعہ خیال کرتے ہیں۔ دنیا کے جانے مانے سیاسی مفکرین کا بھی یہی خیال ہے۔ لیکن ہمارے ہاں اب دو جماعتی نظام گالی بن چکا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کیوں ہارا؟ اس پر بہت دیر تک تبصرے ہوتے رہیں گے۔ اس نے امریکیوں کی مقدور بھر خدمت کی۔ امریکی معیشت کو بڑی حد تک بہتر بنایا۔ روزگار کے نئے نئے مواقع پیدا کیے۔ بیمار صنعتوں کو نئی زندگی دی۔ امریکیوں کو سہولتیں دیں۔ آباد کاروں اور نئے آنے والوں کی حوصلہ شکنی کر کے مقامی لوگوں کے مفادات کو تحفظ دیا۔ اس نے کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑی۔ افغانستان سمیت پہلے سے جاری جنگوں کو سمیٹنے اور اپنی فوج کو واپس لانے کا سلسلہ شروع کیا۔ امریکیوں نے بڑی حد تک آسودگی محسوس کی۔ وہ ایک مقبول صدر رہا۔ نوجوان اس کے فریفتہ رہے۔

Read more

لال لپ سٹک لگانے پر ماں کا مزاق اڑانے والے رشتہ داروں کو بیٹے کا جواب: ’لِپ سٹک کے رنگ کا کسی عورت کے کردار سے کوئی تعلق نہیں‘

انڈیا سے تعلق رکھنے والے پُشپک سین کے مطابق جب ان کی 54 سالہ والدہ ایک محفل میں لال رنگ کی لپ سٹک لگا کر گئیں تو انھیں رشتہ داروں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد جو انھوں نے کیا وہ آج کل وائرل ہو رہا ہے۔

Read more

کشمور واقعہ – ماں اور بچی درندوں کے چنگل میں کیسے پھنسیں

کراچی کی تبسم نامی خاتون علاج کے لیے جناح ہسپتال کراچی جاتی ہے وہاں اسے ملک رفیق نامی شخص ملتا ہے جو اسے نوکری کا لالچ دیتا ہے کہ وہ اس خاتون کی مدد کرے گا اس کے بچوں کا سہارا بنے گا اسے ملازمت دے گا اس کی چالیس ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ہو گی اور بس خواتین کی چیکنگ کا کام ہے۔

خوشحال زندگی کا خواب لیے تبسم اپنی چار سالہ بچی علیشا کو ساتھ لیتی ہے اور کراچی سے کشمور پہنچتی ہے۔ یہاں ملک رفیق نامی شخص اس کو ریسیو کرتا ہے اور دس دن تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ بخار میں مبتلا چار سالہ علیشا کو ماں سے الگ رکھا جاتا ہے۔ بچی کی چیخنے کی آوازیں ماں کا کلیجہ چیرتی تھیں۔ پھر وہ وقت بھی آیا ہو گا جب ماں ہاتھ جوڑ کر منتیں کرتی رہی ہو گی کہ جو کچھ کرنا ہے میرے ساتھ کر لو مگر میری بچی کو کچھ نہ کہو درندوں نے بخار میں پھنک رہی چار سالہ بچی کو لیرو لیر کر دیا۔

Read more

منٹو کا افسانہ جو کشمور میں تجسیم ہو گیا

منٹو وہ بے رحم افسانہ نگار تھا جو مکروہ شکلوں اور سڑاند زدہ معاشرے کے قالین کے نیچے دبے گند کو دکھاتا تھا۔ اس پر مقدمے بنے، اسے فحش نگار قرار دیا گیا لیکن وہ لکھتا رہا۔ ایک مختصر افسانہ ”کھول دو“ بھی تھا۔ جس میں تقسیم ملک کے وقت اپنوں کے ہاتھوں جگہ جگہ جنسی درندگی کا شکار بنی لٹی پٹی سکینہ آزار بند کھول کے شلوار نیچے سرکا دیتی ہے۔

منٹو کی یہ کہانی اس بدبودار سماج کی کہانی ہے جس کے مکروہ چہرے پر پاکیزگی اور تقدیس کی ملمع کاری ہے۔ نام نہاد دانشور جس کے قصیدے پڑھتے نہیں تھکتے اور انہیں پورے لباس میں کھیلتی خواتین کے جنسی اعضا بے حال کیے دیتے ہیں۔ جس معاشرے کے لئے مثال دینے کو فاطمۃ الزہرا جیسی بیٹی ہے لیکن حقیقت میں اس کے اعمال میں ہر روز کوئی زینب ہے تو کوئی موٹر وے والی خاتون، بنکوں میں کام کرتی عورتیں ہیں ہسپتال میں علاج کے لئے گئی مریضائیں اور قبرستان میں دفن لاشیں ہیں اور ہاں کشمور کی ننھی کلی ہے جس نے ماں کے اشارے پہ کیمرے کے سامنے اپنی شلوار کھول کے نیچے سرکا دی ہے۔

Read more

سندھ میں ہونے والے تین بھیانک واقعات اور جدید ریاست مدینہ

گزشتہ ایک ہفتہ میں سندھ میں تین ایسے بھیانک واقعات ہوئے ہیں جس نے جدید ریاست مدینہ پر سوال اٹھا دیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر صرف یہ ہی ایک سوال گردش کر رہا ہے کہ یہ ہی ریاست مدینہ بنائی گئی ہے پاکستان میں جس میں کوئی بھی محفوظ نہیں، نہ ساٹھ سال کا بوڑھا، نہ جوان مرد خواہ عورت اور نہ ہی پانچ سالہ بچہ یا بچی۔ اب وزیر اعظم پاکستان یہ کہہ کر جان چھڑا لیں کہ پولیس اور جرائم کو روکنا صوبائی معاملہ ہے تو وزیر اعظم صاحب، سندھ اور بلوچستان کے ساحل بھی تو صوبائی معاملہ ہیں اور یہ آئین پاکستان کی آرٹیکل 172 اور 173 کے تحت 12 ناٹیکل میل یعنی 21 کلو میٹر تک صوبوں کی ملکیت ہیں پھر آپ نے آئین پاکستان کو روند ڈالا مگر، شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا تو ریاست کی ذمے داری ہے، اس میں آپ کیوں خاموش ہیں۔

Read more

کھول دو۔ پون صدی کا قصہ

ڈاکٹر نے اسٹریچر پر پڑی ہوئی لاش کی طرف دیکھا، اس کی نبض ٹٹولی اور سراج الدین سے کہا کھڑکی کھول دو۔

سکینہ کے مردہ جسم میں جنبش پیدا ہوئی، بے جان ہاتھوں سے اس نے ازار بند کھولا اور شلوار کو نیچے سرکا دیا، بوڑھا سراج الدین خوشی سے چلایا، زندہ ہے۔ میری بیٹی زندہ ہے۔ ڈاکٹر سر سے پیر تک پسینے میں غرق ہو گیا۔

Read more

بویا پیڑ ببول آم کی آس لگائے

پاکستان کی سیاست میں یوں تو غداری بغاوت کے فتووں کی کہانی بڑی پرانی ہے، اور کردار کشی اور گالم گلوچ کے قصے بھی نئے نہیں ہیں مگر ان قباحتوں کو عروج و دوام ہمارے جدید ریاست مدینہ کے روح رواں صادق و امین فرشتے وزیراعظم عمران خان صاحب کی سیاست کے پچھلے پانچ سات سالوں میں حاصل ہوا۔ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح سے لے کر دختر ملت شہید محترمہ بینظیر بھٹو تک پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے والی خواتین یہاں تک موجودہ وزیراعظم صاحب کی بیگمات بھی مخالفین کی جانب سے کردارکشی کا شکار رہیں، مگر محترمہ فاطمہ جناح اور شہید رانی بینظیر بھٹو کو اپنے مخالفین کی جانب سے شدید ترین اور گھٹیا ترین غیر اخلاقی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، انہیں غداری، بغاوت اور انتہائی گری ہوئی مغلظات اور کردار کشی کا بھی منہ دیکھنا پڑا۔

Read more

کشمور ریپ کیس: مرکزی ملزم رفیق ملک ہلاک، پولیس

کشمور ریپ کیس کا مرکزی ملزم رفیق ملک ساتھی کی گرفتاری کے دوران پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ رفیق ملک اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں کا نشانہ بنا۔ ایس ایس پی کشمور امجد شیخ کا کہنا ہے کہ کشمور گینگ ریپ کے مرکزی ملزم کو مفرور ساتھی خیر اللہ بگٹی کی گرفتاری کے لئے پولیس اپنے ہمراہ سوئی لے کر گئی تھی۔

Read more

قصور قاسم علی شاہ کا ہی ہے!

انگریز جب ہندوستان میں آیا تو اسے سب سے زیادہ مزاحمت کا سامنا علماء اور پختونوں کی طرف سے ہوا۔ شاید اسی وجہ سے اس دور میں جو بھی بیہودہ اور فحش لطیفہ گھڑا گیا اس کا مرکزی کردار مولوی کو ٹھہرایا گیا یا کسی پختون کو۔ سب سے زیادہ مظالم بھی انہی دو طبقوں پر ڈھائے گئے۔ کسی مسلمان کی بات نہ بھی مانیں اور صرف انگریز مؤرخین کی کتابیں ہی پڑھ لیں تو کلیجہ منہ کو آتا ہے۔ مشہور انگریز مؤرخ ڈاکٹر تھامس لکھتا ہے کہ صرف 1862 ء سے لے کر 1867 ء کے پانچ سالوں میں 1400 علماء کو پھانسی کے گھاٹ اتارا گیا۔

Read more

شیلف لائف

مسٹر ٹرمپ کی شیلف لائف ختم ہونے میں (دنیاوی ) ان کا ایک بنیادی کردار رہا ہے۔ الیکشن 2020 نے کئی ریکارڈ قائم کیے، نتائج میں تاخیر اور امریکن ہسٹری میں سب سے زیادہ ووٹ کاسٹ ہوئے مگر امریکیوں کی آنکھیں اس وقت حلقوں سے باہر آئیں جب صدر صاحب نے نتائج ماننے سے انکار کیا اور کہا کہ ”دھاندلی“ ہوئی ہے۔ بطور پاکستانی اگر اس بیانیہ کو دیکھیں تو بہت ہی مانوس معلوم ہوتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ الیکشن آزاد نہیں تھے اور کہیں کوئی خلائی مخلوق تھی جس نے یہ بد ذاتی بہر حال دکھائی ہے اور ہم تو مسٹر ٹرمپ کے بیانات سے اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ بیانیہ ایک مائنڈ سیٹ کا نام ہے اس سے پاکستانی یا امریکن ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ورنہ دو انسان جو بالکل الگ الگ ماں باپ کے یہاں مختلف براعظموں میں پیدا ہوئے کبھی کوئی نوٹس ایکس چینج نا ہوئے وہ ایک ہی زبان کیسے بول سکتے ہیں بہر حال ہم بات کرتے ہیں حالیہ الیکشن کی اور صدر ٹرمپ کے فرمودات کو دیکھتے ہیں۔

Read more

آخر کب تک

کچھ دن پہلے ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم، اسلام آباد بینک وڈیو
پڑھا۔ ڈاکٹر صاحبہ بہت خوبصورت اور بے باک انداز میں ان تلخ حقیقتوں پر تبصرہ کرنے کا ہنر جانتی ہیں۔

کالم پڑھ کے دل بوجھل سا ہو گیا۔ اور خیالات کا دھارا کئی سال پیچھے چلا گیا۔ جب ہم یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہوئے، تو سوچا کیوں نہ بینک میں جاب کی جائے، سو ڈرتے جھجکتے والد صاحب کے پاس پہنچے، اور اپنا مدعا بیان کیا، یہ سنتے ہی کہ ہم بینک میں جاب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، انہوں نے سختی سے ڈانٹ دیا، کہ یہ بھی کوئی ملازمت کرنے کی جگہ ہے۔ بہت حیرانی ہوئی، کہ وہ ایسا کیوں کہہ رہے ہیں۔ جب کو ایجوکیشن میں پڑھنے کی اجازت دے دی، تو اس میں کیا قباحت ہے۔

Read more

کشمور: ماں اور بیٹی کے مبینہ ریپ کے کیس سے متعلق وائرل ویڈیو پر شدید ردعمل

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ماں اپنی چار سالہ بیٹی سے پولیس کی موجودگی میں پوچھ رہی ہے کہ اس کے ساتھ کیا ہوا تھا اور بچی اس واقعے کو بیان کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Read more

وطن کی شلوار خون آلود ہے

کارل سیگن نے درست فرمایا تھا کہ ایک سو بیس ارب کہکشائیں مل کر بھی ایک انسان نہیں بنا سکتی۔ انسان اس قدر قیمتی ہے۔

دنیا میں کوئی ریاست ایک چار سالہ بچی سے قیمتی نہیں ہو سکتی۔ چاہے وہ ریاست ایٹمی قوت ہو یا چاہے اس ریاست کی بنیادیں کسی اعلی آدرش پر بنائی گئی ہوں۔ ریاست کے تمام ادارے ایک بکری کی چھینک سے زیادہ وقعت نہیں رکھتے کہ جن کے انتظامی بندوبست کے نیچے چار سال کی بچی کو تین افراد۔ دو دن۔

بچی کی چیخیں۔ دو دن۔ دو راتیں۔ ہزاروں صدیاں۔ تین افراد۔

Read more

معاشی بہتری کے دعووں کے باوجود پاکستان میں مہنگائی کیوں بڑھ رہی ہے؟

پاکستان میں حزبِ اختلاف کی جماعتیں مہنگائی اور دیگر معاملات پر حکومتی کارکردگی کے خلاف جلسے کر رہی ہیں تو وہیں پاکستان کی حکومت کا یہ دعویٰ ہے کہ بہتر اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے معاشی صورتِ حال بہتر ہو رہی ہے۔

Read more

گلگت بلتستان انتخابات: اس علاقے سے الیکشن لڑنے والی خاتون جہاں خواتین کو ووٹ ڈالنے کی بھی اجازت نہیں ملتی

پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر گلگت بلتستان کے ضلع تانگیر سے پہلی بار کوئی خاتون الیکشن لڑ رہی ہیں اور یہ وہ علاقہ ہے جہاں خواتین کا ووٹ ڈالنا تو دور کی بات انھیں گھر سے نکلنے اور نامحرم سے بات تک کرنے کی اجازت نہیں۔

Read more

مریم نواز کے الزامات کے بعد پاکستانی جیلوں میں قید خواتین کے حالات پر بحث

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے جیل میں ان کے قید خانے میں کیمرے نصب کرنے کے الزامات کے بعد پاکستان میں جیلوں میں خواتین سے روا رکھے جانے والے سلوک اور انھیں دستیاب سہولتوں کے بارے میں ایک بار پھر بحث چھڑ گئی ہے۔

Read more

وومن ایمپاورمنٹ، شعوری ارتقاء اور اسلامی نظریات

برصغیر کا کلچر ہمارے معاشرے بطور مذہب ایک طویل عرصے سے جاری ہے۔ جاہلانہ اعتقادات و نظریات ہمیشہ عورت کی تحقیر و تضحیک اور حق تلفی کا باعث رہے ہیں۔ عرب اپنی بیٹیوں کو زندہ درگور کر دیتے تھے اور برصغیر میں بیٹی کی پیدائش پر سوگ کی سی کیفیت طاری ہو جاتی ہے بلکہ آج تک یہ رواج تھا کہ لوگ باقاعدہ افسوس کرتے تھے۔ مردانہ پدرشاہی ہمارے معاشرے میں رچی بسی ہے اور مرد عورت کو مضبوط اور با اختیار ہوتے اس لیے نہیں دیکھ سکتا کیونکہ اس سے اس کی انا کو ٹھیس پہنچتی ہے۔

Read more

آپ مشترکہ خاندانی نظام کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟

انسان ایک معاشرتی حیوان ہے اور مل جل کر رہنا اس کی فطرت میں شامل ہے۔ ایک خاندان سے کئی خاندان بنتے ہیں اور انسانوں کا یہ تسلسل کروڑہا سالوں سے یونہی چلتا آ رہا ہے۔ روایتی معاشروں میں مشترکہ خاندانی نظام کا تصور پایا جاتا ہے۔ یہاں پر ایک ماں باپ کے چھے یا سات بچے شادیاں ہونے کے باوجود ایک ہی چھت کے تلے اپنی زندگیاں بسر کرتے ہیں اور باپ اس فیملی سسٹم کا مکمل کنٹرولر ہوتا

Read more

معنی کی تلاش میں بھٹکتے افسانے

افسانہ کسی ایک جملے، واقعے یا کردار پر لکھا جا سکتا ہے، یعنی آپ محض ایک جملے کو حیات بخشنے کی خاطر ایک کہانی ترتیب دیتے ہیں اور اس کہانی میں کہیں وہ جملہ ایسے پرو دیتے ہیں کہ وہ پورے متن سے رشتہ جوڑ لے۔ وہ جملہ کہلوانے کی چاہ میں ایک کردار پکڑا جاتا ہے اور اس کردار کی شخصیت، سماجی زندگی اور نفسیاتی صورت حال کو ایسے نکھارا جاتا ہے کہ وہ ایک جملہ اس کے منہ

Read more

مارسل پروست کی گمشدہ جنت

بیسویں صدی کے اوائل میں سائنسدانوں اور فلسفیوں میں تصور زماں کے دو متضاد نظریے مقبول تھے، پہلا آئن سٹائن کے نظریہ اضافت سے اخذ شدہ نتیجہ کہ وقت مادہ اور توانائی کی حرکت کا نام ہے جس کی ساخت کو ریاضی کی مساوات سے سمجھا جا سکتا ہے اور جس کے بہاؤ کی مقدار کو آلات کے ذریعے ناپا جا سکتا ہے۔ دوسرا فرانسیسی فلسفی ہنری برگساں کا دورانیے کا نظریہ جو زماں کو تخلیق کے وصف کے طور

Read more

جنت نگاہ

گلی کے تیرہویں مکان میں پروفیسر صاحب رہتے تھے۔ اب تو وہ پروفیسر نہیں تھے بلکہ یونیورسٹی میں انتظامی شعبے کے نگراں تھے۔ مگر پروفیسر ان کے نام کا جزو ہو گیا تھا۔ ان کی زندگی اسکول میں تعلیم دینے سے شروع ہوئی تھی۔ اسکول میں پڑھاتے پڑھاتے انہوں نے یونیورسٹی سے ماسٹرز بھی کر لیا تھا اور اس درمیان میں طالب علموں کے لئے کوچنگ سینٹر بھی کھول لیا تھا۔ سرکاری اسکول میں پڑھانے میں کم لیکن سیاست، سازش اور سازباز میں ان کا کمال تھا۔

Read more

کرونا کی وبا اور نفسیاتی مسائل

کرونا کی وبا نے ساری دنیا میں نجانے کتنے مردوں اور عورتوں ’جوانوں اور بوڑھوں‘ غریبوں اور امیروں اور کالوں اور گوروں کو زندگی میں پہلی دفعہ نفسیاتی مسائل کا شکار کر دیا ہے اور جو لوگ پہلے سے نفسیاتی مسائل کا شکار تھے ان کے مسائل میں اضافہ کر دیا ہے۔

Read more

نواب محمد احمد خان قصوری: 46 برس قبل ہونے والا ایک قتل جو ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کی وجہ بنا

11 نومبر کو لاہور میں نواب محمد احمد خان قصوری کے قتل کی روداد جس کے الزام میں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کی سزا دی گئی۔

Read more

پاکستان کے اراکین پارلیمان کے اثاثے: وزیر اعظم عمران خان کی چار بکریاں اور ارکان پارلیمان کے زیورات

کچھ اراکین پارلیمنٹ نے ایک سے زائد شادیوں کے باوجود اپنی بیگمات کے نام جیولری ظاہر نہیں کی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان بھی ایسے ہی ارکان پارلیمنٹ میں سے ایک ہیں جنھوں نے اپنی اہلیہ کے نام کوئی سونا یا جائیداد ظاہر نہیں کی ہے۔

Read more

نیلی آنکھوں والے بے وفا نہیں ہوتے

یہ پچھلے سال انہی دنوں کی بات ہے میں اپنے بیٹے کے پاس برطانیہ کے شہر برمنگھم میں مقیم تھا۔ میرا بیٹا اور اس کی بیوی دونوں کام پر چلے جاتے تھے اور بچے سکول، میں گھر میں اکیلا رہ جاتا تھا۔ میں دن کو وقت گزاری کے لیے گھر سے تھوڑی دور پارک میں چلا جاتا تھا۔ کبھی کوئی کتاب ساتھ لے جاتا اور بنچ پر بیٹھ کر پڑھتا رہتا۔ یہ ایک بہت بڑا پارک تھا۔ میری طرح ادھیڑ عمر کے دوسرے خواتین و حضرات بھی پارک میں سیر کرنے اور وقت گزاری کے لئے آتے تھے۔ برطانیہ میں ایک بات میں نے نوٹ کی کہ آپ کسی کو جانتے ہیں یا نہیں پاس سے گزرتے ہوئے زیادہ تر لوگ آپ سے ہائے ہیلو ضرور کریں گے۔

وہ نیلی آنکھوں والی ایک حسین اور گریس فل خاتون تھی۔ میں روزانہ اسے اپنے سفید روسی کتے کے ساتھ پارک میں چہل قدمی کرتے دیکھتا تھا۔ پارک میں اس سے میری ہیلو ہائے ہوتی رہتی تھی۔ یہ ایک حسین اتفاق تھا کہ وہ بھی اسی وقت سیر کرنے پارک میں آتی تھی جب میں وہاں سیر کے لئے اور کچھ وقت گزارنے گیا ہوتا تھا۔ ایک دن میں پارک میں ایک بیٹھا ایک کتاب پڑھ رہا تھا۔ بے دھیانی میں کتاب میرے ہاتھ سے گر گئی۔ اتفاق سے وہ خاتون بھی ادھر سے گزر رہی تھی۔

Read more

کفن کی بات کرتے ہو۔۔۔۔

"کالج میں پڑھنا چاہتی ہو تو برقعے کے ساتھ کفن بھی لے کر آنا”  یہی لکھا ہے نا تم نے لوئر دیر میں لڑکیوں کے کالج کے باہر چسپاں حکم، دھمکی اور قہر میں بجھے اس کاغذ کے ٹکڑے پر! جی چاہتا ہے یہ پوچھنے کو کہ کیا اس ڈھائی گز لٹھے کی سفید دھجی کو تم کفن کہتے ہو جس میں اپنی گونگی بہری عزت کو لپیٹ کر زمین میں دباتے ہو! آؤ ہم بتائیں تمہیں کہ کفن ہوتا

Read more

نومنتخب امریکی صدر اور ہم

امریکی ریاست ڈیلووارئے سے چھ مرتبہ سینیٹر منتخب ہونے والے جوزف رابنٹ بائیڈن امریکہ کے سب سے عمر رسیدہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ وہ 36 برس امریکی سینیٹ کے رکن رہے جبکہ آٹھ برس نائب صدر کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔ لہٰذا امریکی سیاست کے تمام نشیب وفراز سے واقف ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ جوبائیڈن، سابق صدر باروک اوبامہ کا تسلسل ہے۔ لیکن اس بار امریکی عوام ٹیکس، صحت اور ماحولیات کے علاوہ بین الاقوامی تعلقات

Read more

عظیم مینیجر کے کالے کرتوت

رات ہم سب بہن بھائی بیٹھے خبریں دیکھ و سن رہے تھے۔ الیکشن سے سلیکشن کے بعد تک اور وائٹ ہاؤس سے بلیک ہاؤس تک کے سارے کارنامے بتانے کے بعد جب مقامی کارناموں کا آغاز ہوا تو تین خبریں سر جھکانے کو کافی تھیں

پہلی خبر تھی والدین نے بیٹی کو پسند کی شادی کر نے کی پاداش میں پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

دوسری خبر میں وڈیرے نے غریب کی بیوی اغوا کی ہوئی تھی اور پیسے لے کر بھی واپس نہیں کی، اور وہ ہاتھ جوڑ کے بے حس سیاست دانوں اور عدالتوں سے انصاف اور مدد کی بھیک مانگ رہا تھا۔

Read more

گھاتک (THE SNIPER): ایک فضائی مسافت کی داستان

نیویارک، امریکہ کے جے ایف کے ائرپورٹ پر کاؤنٹر کلرک من پریت کور، ہمارے کاغذات کی پڑتال کرتی تھی۔ عملے کا ایک غول دور کھلکھلاتا گزرا تو ہم نے اسے فضائی میزبانوں کی پچھلی قطار میں کولہے گھماتے جہاز کی طرف جاتا دیکھا۔ یہ وہ لمحہ تھا کہ ہمارا حال بھی بھارت کے نامور پینٹر ایف ایم کا سا ہوا۔ انہوں نے فلم ہم آپ کے ہیں کون“ میں کھڑکی والا جامنی بلاؤز پہن کر وسیم اکرم کی ریورس سوئنگ

Read more

مذہبی بنیاد پرستی کا فروغ

13 سالہ آرزو جبراً تبدیلی مذہب کیس کے خلاف پورے ملک میں احتجاج کے نتیجے میں حکومت سندھ اور وفاقی وزیر محترمہ شیرین مزاری کا خصوصی دلچسپی لیناخوش آئند ہے۔ چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ کے سوموٹو نوٹس لیتے ہوئے 2 نومبر کی تاریخ مقرر ہوئی اور آئی جی پولیس نے سندھ پولیس کو آرزو راجہ کو بازیاب کرنے کا حکم دیا۔ اور اگلی تاریخ 5 نومبرمقرر کردی گئی۔ تاکہ آرزو راجہ کی عمرکا تعین، جبراً تبدیلی مذہب و

Read more

عرفان اورگا کی تصنیف: Portrait of A Turkish Family

کتاب ختم ہوئی تو رات بھی ڈھلنے کے قریب تھی، کھڑکی سے باہر آسمان کو دیکھا، دل کی طرح وہاں بھی اداس بادل چھائے تھے۔ بجلی کی ہر چمک کے ساتھ ذہن میں کوئی نہ کوئی اداس منظر روشن ہوجاتا۔ معلوم تھا یہ مناظر مجھے سونے نہیں دیں گے۔ یہ دل میں کھدائی کر کے دبی لاشوں کو نکالیں گے۔ سوالوں کے بھوت ذہن میں ناچتے پھریں گے۔ پھر میں خود کو کیسے سمجھاؤں گا بھوت حقیقی نہیں ہوتے۔ گھٹن

Read more

راج دھارا تے لوک تکنی اور ڈاکٹر سعید خاور بھٹا

وقت گزرے جا رہا ہے، زندگی بسر ہو رہی ہے۔ دونوں کے بیچ میں انسان اپنے حصے کا دورانیہ پورا کر کے اچھی بری یادیں چھوڑ کر دنیا کی سب سے بڑی حقیقت موت کو گلے لگا کر واپس اپنی ماں (مٹی) میں دفن ہو جاتا ہے۔ ماں سے ماں تک کا یہ سفر ہر آنے والے کو طے کرنا پڑتا ہے۔ طے کرنے کا عمل نشاں دہی کرتا ہے کہ یہ مرنے والے کے ورثا کے لیے فخر یا

Read more

جنسی ہراس: کیا ہراس ہونے والی خاتون کے ردعمل کی بنیاد پر اس خاتوں کو ہی الزام دینا صحیح ہے؟

پاکستان میں ایک نجی بینک کے مینیجر کی جانب سے اپنی خاتون ساتھی کو غیر مناسب طریقے سے چھونے کی ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر یہ بحث ہونے لگی جس میں بیشر افراد ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کے سکتے میں آجانے اور اسی وقت کوئی ردِعمل نہ ظاہر کرنے پر انھیں ہی موردِ الزام ٹھہراتے نظر آ رہے ہیں۔

Read more

قید یاغستان: ایک فراموش شدہ کلاسیک

ایک قاری کے لیے بسا اوقات یہ انتخاب کرنا مشکل ہو جاتا ہے جب اس سے یہ دریافت کیا جائے کہ آپ کے مطالعے اور ذوق کے پیش نظر کون سی کتاب یا ناول سب کا سرخیل ہے۔ چنانچہ احقر نے جب اس سوال کو ذہن کے دریچوں میں کھنگالا تو اپنے آپ کو ایک مشکل یا یوں کہیے ایک مصیبت میں گرفتار پایا کہ کس کو منتخب کیا جائے اور کس کو چھوڑ دیا جائے۔ پھر بھی درج ذیل

Read more

گلبدن بانو: شہزادی جس نے مغل حرم سے منسلک عیش و نشاط کے تصور کو بدلا

بہت سارے مرد مؤرخین نے مغل حرم کو ایک ’نسائی، جنسی نوعیت کی اور الگ تھلگ جگہ‘ کے طور پر پیش کیا ہے تاہم گلبدن بیگم کی تحریر سے مغل زنان خانے کی جو تصویر سامنے آتی ہے وہ اس تصور سے یکسر مختلف ہے جو مؤرخین نے پیش کیا۔

Read more

بڑھا ہوا پیٹ اور بڑھی ہوئی مہنگائی کم نہیں ہوتی

مغربی ممالک میں قائم فلاحی ریاستوں میں شہریوں کو ملنے والی تعلیم و صحت کی سہولتوں کو دیکھ کر خوش فہمیوں کے چراغ مت جلائیں، شہد اور دودھ کی نہریں نہیں بہنے والی، وعدے وفا نہیں ہوں گے، حکمرانوں کی تقریروں میں سبز باغوں کا جمعہ بازار یوں ہی لگا رہے، قوت خرید بڑھے گی نہیں، مہنگائی کم نہیں ہوگی ویسے بھی طویل انسانی تاریخ بتاتی ہے کہ بڑھا ہوا پیٹ اور بڑھی ہوئی مہنگائی کم نہیں ہوتی ”، حکومت پنجاب نے بعض شہروں میں“ سہولت بازار ”کا اہتمام کیا ہے جہاں عوام کو سستے نرخوں پر اشیاء خورد و نوش مل سکیں گی، یہ سہولت بازار گنجان آباد شہروں کے لیے ناکافی ہیں، دالیں، چینی، اور بیسن مارکیٹ سے ایک دو روپے سستے فروخت کرنے سے مہنگائی کی ہاتھوں جاں بلب غریب عوام میں زندگی کے آثار نہیں پیدا ہونے والے۔

Read more

جب مامتا پہچان جائے۔ قیام پاکستان سے تیس سال تک محیط کہانی۔

تقسیم ہند کا اعلان ہو چکا تھا۔ پاکستان زندہ باد اور جے ہند کے نعروں کے ساتھ بندے ماترم۔ ست سری اکال۔ اور اللہ اکبر کے نعروں کی دھاڑ میں مارو۔ لوٹو۔ جلاؤ۔ جانے نہ پائے کی چنگھاڑ شامل ہو چکی تھی۔ جالندھر ضلع کے ایک گاؤں کے باسی لطیف کی جواں سال بیوی اپنی پہلی زچگی کے لئے اپنے میکے۔ امرتسر کے ایک گاؤں آئی ہوئی تھی۔ خدا تعالی نے بیٹے سے نوازا۔ ”اقبال“ کے نام سے پکارا جانے لگا۔ کہ ایک دن گاؤں والوں نے پاکستان جانے والے ایک قافلے کے ساتھ پاکستان کا رخ کیا۔ قافلے پر حملہ ہو گیا۔ لوٹ مار اور قتل و غارت کے ساتھ عورتوں اور لڑکیوں کو اٹھا لے جانے والے زیادہ سرگرم تھے۔

Read more

ہندو عیسائی لڑکیوں کو مسلمان کرنے کا شوق و توہین کے پرچموں کے سائے

وطن عزیز میں جہاں آج کل پی ڈی ایم کے جلسوں اور خان صاحب کے منہ پر ہاتھ پھیر کے دھمکیاں دینے پہ بحثیں چل رہی ہیں۔ وہیں دوسری جانب ملک میں مذہبی شدت پسندی کی حالیہ و مستقل لہر منہ زور گھوڑے کی طرح آگے بڑھتی جا رہی ہے۔ ربیع الاول کا مہینہ اس لحاظ سے اہمیت رکھتا ہے۔ کہ اس مہینے ایک تو حضرت محمد ﷺ کی دنیا میں آمد کی خوشیاں منائی جاتی ہیں۔ دوسری جانب شادیاں بھی عروج پہ ہوتی ہیں۔ ایسی ہی ایک شادی کا واقعہ ایک دم سے عوام کی توجہ لینے میں کامیاب ہوا۔ تیرہ سالہ مسیحی لڑکی آرزو راجہ اور چوالیس سالہ اظہر کی شادی۔ شادی پہ ہم جیسوں کو کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔ لیکن فورس کنورژن کے بعد غیر مسلم لڑکیوں کی عمر رسیدہ مسلمانوں سے شادی پہ اعتراض ضرور بنتا ہے۔

Read more

داستان ہونے کے بعد………

شمع خالد پاکستان کی ایک معروف مصنفہ ہیں۔ ان کی تحریروں افسانوں پر حقیقت کا گماں ہوتا ہے۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے بی ایڈ کیا سندھ یونیورسٹی سے ایل ایل بی اور پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے ( اردو، پولیٹیکل سائنس، ہسٹری ) کیا۔

مصنفہ ہونے کے علاوہ، ان کے پاس پروڈکشن اور پروگرامنگ کا 24 سال کا بھی تجربہ ہے۔ وہ پی بی اے (پاکستان براڈکاسٹنگ ایسوسی ایشن) کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ریڈیو پروڈکشن ان کا شعبہ تھا جسے انہوں نے اپنے کیریئر کے طور پر جاری رکھا۔ اس کی پیش کش میں بی بی سی لندن سے ریڈیو ڈرامہ کی تیاری اور دیگر پروڈکشن شامل ہیں شمع خالد نے بہت سی کتابیں لکھیں لیکن ”داستان ہونے کے بعد“ جس خوبصورتی سے لکھی گئی ہے شاید ہی کوئی اور ہو۔

Read more

قرونِ وسطی کے یورپ میں ’جادوگر‘ عورتیں: ’انھوں نے میرے آباؤ اجداد کو چڑیل کہہ کر مار دیا‘

قرون وسطیٰ کے یورپ میں ہزاروں افراد جن میں سے زیادہ تر خواتین تھیں کو جادوگری کے الزام میں نذر آتش کر دیا گیا۔ لیکن صدیوں بعد ان کے خاندان کے لوگ انھیں اس سے مبرا قرار دینے کو کہہ رہے ہیں۔

Read more

شوبز ڈائری: بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کا ٹرولنگ کرنے والوں کو کیا مشورہ اور سلمان نے کس پر کیا ’ویک اینڈ کا وار‘

بالی وڈ کی اداکارہ سوارا بھاسکر کی خواتین کی ٹرولنگ پر رائے، سلمان خان کا ’ویک اینڈ کا وار‘ اور ریتک روشن کی نظریں کس پر ہیں یہ سب جانیے شوبز ڈائری میں۔

Read more

میری ماں نے مجھے غدار جنا ہے

کیا میرے وطن عزیز کا دستور ”غدار“ ہے؟ آپ نہیں مانتے؟ چلیں، کوئی بات نہیں۔ ہم دستور کو پڑھ لیتے ہیں۔ Article 4. ( 1 ) To enjoy the protection of the law and to be treated in accordance with law is the inalienable * right of every citizen. Wherever he may be, and of every other person for the time being within Pakistan. * (نہ چھن سکنے والا) ( 2 ) In particular. (a) no action detrimental * to

Read more

کیا ویب سیریز چڑیلز میں جھوٹ بولا گیا ہے؟

چڑیلز نامی ویب سیریز، سنا تو سب نے ہی ہے ساتھ ہی دیکھے، جانے اور سمجھے بنا پرکھ بھی لیا گیا کہ اپنی نوعیت کا منفرد نمونہ معاشرتی اقدار کے خلاف ہی ہوگا۔ ابھی یہ شاہکار نشر بھی نہ ہوا تھا کہ پذیرائی سے بڑھ کر رسوائی میں سینچا گیا۔ ہمارے یہاں کہ معدوم جدت پسندوں اور کمیاب حقوق نسواں کے مچانوں پر خوب مدح سرائی ہوئی تو قدامت پرست اور یقیناً قوم پرست حلقوں میں مذمت اور ناپسندیدگی کا نشانہ بنایا گیا۔ جس کی وجوہات بتانے کی ایسی کوئی ضرورت نہیں۔ غالباً پہلی بار کوئی ایسا نمونہ بنائے جانا، جس میں بلا جھجک اور واشگاف الفاظ میں ان مظالم اور جرائم کو عیاں طور پر فلمایا گیا جس کا سمجھداری اور وزن کے ساتھ فلمائے جانا سوچ کے حصاروں کو پہلے کبھی حقیقی طور پر چھوا بھی نہ تھا۔

ناقدین اور ناپسند کرنے والے شرفاء کو اس ناٹک کے تقریباً ہر پہلو پر اعتراض رہا جن میں سے چند گوش گزار کرتی ہوں

Read more

فرائڈ اور تحلیل نفسی انسانی نفسیات کے راز : قسط نمبر 2

سگمنڈ فرائڈ کے ایک مریض نے اپنے نفسیاتی علاج کے دوران انہیں اپنا ایک خواب سنایا۔ کہنے لگا ’میں نے خواب میں ایک کتا دیکھا۔ میں نے جب اسے ٹھوکر ماری اور اس نے منہ موڑا تو مجھے یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ اس کتے کا سر ایک انسان کا سر تھا اور وہ انسان میرا باپ تھا‘

فرائڈ نے اس مریض کی تحلیل نفسی کے دوران اسے بتایا کہ اس کے لاشعور میں اپنے والد کے بارے میں غصے نفرت اور تلخی کے جذبات پوشیدہ ہیں۔ جب وہ انہیں جاگتے ہوئے سوچتا ہے تو وہ احساس گناہ کا شکار ہو جاتا ہے کیونکہ اسے یہ سکھایا گیا تھا کہ بیٹے کو باپ کا احترام کرنا چاہیے۔ علاج کے دوران مریض نے فرائڈ کو بتایا کہ اس کا باپ ایک ظالم اور جابر باپ تھا اور بچپن سے اسے مارتا پیٹتا تھا جس کی وجہ سے بیٹے کے دل میں باپ کے لیے نفرت کے جذبات پنپتے رہے لیکن چونکہ اسے ان جذبات کے اظہار کا موقع نہ ملا اس لیے اس نے انہیں اپنے لاشعور میں دھکیل دیا اور وہ نفسیاتی مسائل کا شکار ہو گیا۔ تحلیل نفسی کے دوران وہ جذبات دوبارہ شعور کی سطح پر آئے اور اسے تھیراپی میں ان کے اظہار کا موقع ملا۔ اس طرح اس مریض کا نفسیاتی مسئلہ حل ہوا اور وہ ایک صحتمند زندگی گزارنے لگا۔

Read more

اچھا شوہر اور اچھا باپ ہونا زیادہ ضروری ہے

ملک کے معروف موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ فرماتے ہیں کہ بچیوں اور خواتین کو اچھی بیوی اور اچھی ماں بننے کی تربیت دینا ضروری ہے۔ یہ تربیت لازمی دی جانی چاہیے۔ بجا فرمایا ہے، میں متفق ہوں۔ بچیوں اور لڑکیوں کو یقیناً اچھی بیوی اور اچھی ماں بننے کی تربیت ملنی چاہیے۔ خاندان اور معاشرے کے اخلاقی اور معاشرتی معاملات کو مثبت طریقے سے چلانے کے لئے اچھی بیوی اور اچھی ماں کے کردار کی اہمیت کو نظرانداز نہیں

Read more

آپ سیکس اوراس سے جڑے ہوئے مسائل کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟

سیکس تخلیق اور محبت کا ایک خوبصورت اظہار ہوتا ہے یہ ایک ایسا خوبصورت عمل ہے جو دو افراد کے درمیان مکمل رضامندی سے سیلیبریٹ ہوتا ہے۔ اگر اس تعلق میں زور زبردستی ہو تو پھر یہ عمل گھناؤنا، ظلم اور ریپ کہلاتا ہے۔ جس کی کسی بھی مہذب معاشرے میں اجازت نہیں دی جا سکتی۔ یہ تعلق ایک خوبصورت تخلیق کی عکاسی کرتا ہے۔ بطور فرد چاہے عورت ہو یا مرد یہ اس کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک

Read more

صغری اور آرزو کو کس نے ورغلایا۔

صغری ہمارے سلمنگ سینٹر و سیلون کی ورکر ہے۔ وہ صبح سب سے پہلے آتی ہے، پورے سینٹر کی صفائی کرتی ہے۔ سارا دن ہم ورکرز اور کسٹمر خواتین اسے پانی پلانے اور سیلون سے منسلک چھوٹے چھوٹے کاموں کے لئے کہتے رہتے ہیں اور بائیس سالہ سانولی دبلی پتلی صغری بہت ذمہ داری کے ساتھ ہمارے کام کرتی رہتی ہے۔

Read more

قاسم علی شاہ کا امتحانی پرچہ آؤٹ

موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ کہتے ہیں ’اچھی بیوی کیسے بننا ہے، یہ کہیں نہیں پڑھایا جاتا۔ آپ کسی سکول میں چلے جائیں، میٹرک کی ڈگری تک، 10 برس میں یہ کہیں نہیں پڑھایا جاتا۔ حالانکہ ایک عورت کی زندگی میں ان دو کرداروں کی بڑی اہمیت ہے، یعنی اچھی بیوی اور اچھی ماں بننا۔‘ ہمیں خبر ہے کہ قاسم علی شاہ نے اشفاق احمد اور بانو قدسیہ کے خوان نعمت سے فیض اٹھا رکھا ہے، اس لئے نہ تو ہم

Read more

امریکی صدارتی انتخاب 2020 کے نتائج: ’دی سکواڈ‘ کے نام سے مشہور یہ خواتین کون ہیں؟

نیو یارک کی الیگزینڈرا اوکاسیو کورتیز، مشیگن کی راشدہ طلیب، مینیسوٹا کی الہان عمر اور میساچوسیٹس کی آیانا پریسلی نے کانگریس کے ایوان نمائندگان میں اپنی نشتیں دوبارہ حاصل کر لی ہیں۔

Read more

نکاح بالجبر۔ تجزیہ

یہ کہانی ایک بچی کی ہے جس کا نام آرزو ہے جب یہ پیدا ہوئی تو والدین کو بہت خوشی تھی۔ رشتہ داروں اور عزیز و اقارب میں جلیبیاں تقسیم کیں گئیں۔ بیٹیاں رحمت ہوتی ہیں۔ چند دن بعد ایک شکر گزاری کی عبادت بھی رکھی گئی اور بیٹی کو مسیحی عقیدہ کے تحت بپتسمہ یا مخصوصیت بھی کرائی گئی۔ قریبی رشتہ داروں مثلاً پھوپھو نے ضد کر کے بیٹی کا نام آرزو رکھا۔ لاڈ پیار سے پلنے والے بیٹی کے سکول کا معاملہ ہوا تو گھر میں ایک طوفان برپا ہو گیا ہر کوئی کہہ رہا تھا اس کو فلاں سکول میں کروائیں گے نہیں اس کو مشن سکول میں کرائیں گے۔

Read more

میاں بیوی یا باس اور ماتحت؟

روایتی معاشرے میں شادی ایک عورت کے لئے روزگار کے حصول کے مترادف سمجھی جاتی ہے اس لئے کوئی بھی شخص اگر نوکری ڈھونڈنے نکلے گا تو اس کا مدعا یہ ہوگا کہ اس کو اچھی ملازمت ملے، کمپنی اچھی ہو، کام کا زیادہ بوجھ نہ ہو اور سب سے بڑی بات ملازم کا خیال رکھنے والی ہو۔

Read more

نیلوفر کی واپسی

پارسی لڑکیوں کو دیکھنے ہم لوگ ماما پارسی اسکول کے سامنے کھڑے ہو جاتے تھے۔ میں اس وقت سندھ مدرسے میں پڑھتا تھا۔ دادو سے میرے والد نے مجھے کراچی پڑھنے بھیجا تھا۔ سولجر بازار میں بھگوان داس بلڈنگ میں ایک فلیٹ میرے دادا نے خریدا تھا۔ علاقے میں مسلمانوں کی بہت زیادہ آبادی نہیں تھی مگرزمیندار خاندانوں کے مسلمانوں کے گھر تھے۔ میں وہاں اپنے تایا زاد بھائی کے ساتھ رہتا تھا۔ ہم دونوں ہی سندھ مدرسہ میں تعلیم

Read more

خصوصی بچے (مینٹلی چیلجنڈ) اور تلخ معاشرتی رویے

میں نے 1990 سے لے۔ کر اب تک اسپیشل بچوں (مینٹلی چیلجنڈ) کے ساتھ کام کیا ہے۔ اس طرح مجھے ان بچوں اور ان کے والدین سے جڑی بہت سی تلخ حقیقتوں کو نزدیک سے دیکھنے کا موقع ملا۔ جس کا اندازہ شاید دور رہ کر کبھی نہ ہوتا۔

جب والدین کو پتہ چلتا ہے، کہ ان کا بچہ نارمل بچوں سے مختلف ہے تو یہ ان کے لئے ایک ناقابل یقین حقیقت ہوتی ہے۔ جس کو تسلیم کرنے میں ان کو عرصہ درکار ہوتا ہے۔ پھر خاندان اور ارد گرد بسنے والے لوگوں کے بے حس رویے ان کے لیے اور اذیت کا باعث بنتے ہیں۔

Read more

قاسم علی شاہ کے خواتین سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی رائے منقسم

کئی صارفین یہ بھی پوچھتے نظر آتے ہیں کہ کیا لڑکیاں دنیا میں صرف بیوی بننے اور بچے پیدا کرنے کے لیے آئی ہیں؟ ان کی زندگی کا اور کوئی مقصد نہیں؟

Read more

قاسم علی شاہ کے خواتین سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی رائے منقسم

کئی صارفین یہ بھی پوچھتے نظر آتے ہیں کہ کیا لڑکیاں دنیا میں صرف بیوی بننے اور بچے پیدا کرنے کے لیے آئی ہیں؟ ان کی زندگی کا اور کوئی مقصد نہیں؟

Read more

قاسم علی شاہ کے خواتین سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی رائے منقسم

کئی صارفین یہ بھی پوچھتے نظر آتے ہیں کہ کیا لڑکیاں دنیا میں صرف بیوی بننے اور بچے پیدا کرنے کے لیے آئی ہیں؟ ان کی زندگی کا اور کوئی مقصد نہیں؟

Read more

حسن طارق کون تھا؟

پاکستان فلم انڈسٹری میں محض فلم کی شوٹنگ دیکھنے کے جنون نے سٹوڈیو کا دروازہ ایسا کھولا کہ نامور مصنف سیف الدین سیف کی فلم سات لاکھ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کیرئیر کا آغاز کیا، اور پھر حسن طارق نے وہ آیا، اس نے دیکھا اور چھا گیا، کی کہاوت درست ثابت کردی، ہمارے ابا، آج کل ماضی کی بھولی بسری یادوں کو تازہ کرتے ہیں، جہاں یہ سب ذہنی تسکین اور اطمینان کا سامان پیدا کرتا ہے،

Read more

نواز شریف کے واپس جیل جاتے ہی….

نواز شریف کے واپس جیل جاتے ہی مہنگائی کا طوفان تھم جائے گا۔ آٹا، چینی، دال، گوشت، سبزیاں سب سستے ہو جائیں گے۔ پٹرول، ڈیزل، گیس وغیرہ ایندھن کی قیمتیں ٹیکس کے ختم ہونے سے نیچے آ جائیں گی کہ پھر بالواسطہ کی بجائے بلاواسطہ ٹیکس امیر اور امیر ترین طبقے پر دولت کی شرح کے مطابق لگا کرے گا۔ غربت میں واضح کمی آئے گی۔ بیروزگاری کی شرح انتہائی کم ہونے کا امکان ہے بلکہ عین ممکن ہے باہر

Read more

تخلیقی اقلیت کے خواب اور مسائل پر تبصرہ

جب کوئی شخص ”تخلیقی اقلیت“ کے یہ دو الفاظ سنتا ہے تو اس کے دماغ میں بہت سے سوالات پیدا ہوسکتے ہیں : تخلیقی صلاحیتں کیا ہیں؟ تخلیقی عمل کیا ہے؟ کیوں کچھ لوگ تخلیقی ہوتے ہیں اور ان کی مشترکہ خصوصیات کیا ہیں؟ کیا وہ اپنے خاندانوں اور معاشروں کی روایات اور اقدار کے ساتھ تنازعات میں نہیں ہیں؟ اگر ایسا ہے تو کیا وہ مسائل کو حل کرنے کے قابل ہیں؟ جب میں نے خالد سہیل کتاب کی

Read more

انسانی نفسیات کے راز

کیا آپ انسانی دماغ میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ کیا آپ انسانی ذہن کے راز جاننا چاہتے ہیں؟ کیا آپ انسان شخصیت کو ایک پہیلی ’ایک بجھارت اور ایک معمہ سمجھتے ہیں؟ کیا آپ انسانی دماغ کو انسانی جسم کا بلیک باکس گردانتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو عین ممکن ہے آپ قسط وار کالموں کی اس سیریز سے کچھ استفادہ کرسکیں۔ انسانی نفسیات کی تفہیم میں پچھلی ایک صدی میں حیرت انگیز تبدیلیاں آئی ہیں کیونکہ ماہرین طب ’سائنس اور

Read more

ترکی زلزلہ: 81 ہلاکتیں، تین روز بعد ملبے سے دو بچیاں زندہ نکال لی گئیں

ترکی کے تیسرے بڑے شہر ازمیر میں جمعے کو آنے والے شدید زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 81 ہو گئی ہے جب کہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے اور لوگوں کو ریسکیو کرنے کا کام چوتھے روز بھی جاری ہے۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے پیر کو دو بچیوں کو ملبے سے زندہ نکال لیا جو دو روز سے زائد عرصے تک ملبے میں دبے رہنے کے باوجود معجزانہ طور پر زندہ بچ گئیں۔

Read more

دو نمبر لڑکی

وہ خوبصورت تو نہیں تھی لیکن اسے خوش شکل کہہ سکتے ہیں۔ سلیو لیس کپڑوں میں اپنے انداز سے ماڈرن دکھائی دیتی تھی۔ اس کی عمر بیس اکیس برس ہوگی۔ میں اور عامر اس وقت جناح سپر مارکیٹ کے ایک کافی سٹال پر تھے۔ وہ لڑکی چلتے چلتے ہمارے قریب سے گزری۔ اسی دوران اس نے ایک اچٹتی ہوئی نگاہ ہم پر ڈالی اور آگے بڑھتی چلی گئی۔ ”شرط لگا لو یہ لڑکی دو نمبر ہے۔ “ عامر نے کافی کا سپ لیتے ہوئے کہا۔ ”جانے دو یار کیوں کسی شریف لڑکی پر تہمت لگا رہے ہو۔ “ میں نے سر جھٹکتے ہوئے کہا۔

عامر کو شاید یہ بات بری لگی کہ میں نے اس کے گیان پر شک کیا ہے۔ وہ پوری سنجیدگی سے مجھے یقین دلانے لگا کہ وہ لڑکیوں کے بارے میں مجھ سے زیادہ جانتا ہے اور محض ایک نظر دیکھ کر بتا سکتا ہے کہ لڑکی کا کریکٹر کیسا ہے جب کہ میں مصر تھا کہ ظاہر سے کسی کے باطن کا اندازہ لگانا ناممکن ہے۔ ”اچھا آؤ ذرا اس کا تعاقب کرتے ہیں ابھی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ “ عامر نے تنگ آ کر کہا۔ میرے جواب کا انتظار کیے بغیر وہ اس سمت چل پڑا جدھر وہ لڑکی گئی تھی۔

Read more

ناگورنو قرہباخ کی لڑائی: آذربائیجان اور آرمینیا کی اقوام کی اپنے وطن کے لیے دی گئی قربانیاں

کوئی نہیں جانتا کہ جب سے ناگورنو قرہباخ میں تازہ ترین جنگ شروع ہوئی ہے، کتنے لوگوں کی جانیں جا چکی ہیں۔ روس کے صدر کے ایک حالیہ بیان کے مطابق اب تک تقریباً پانچ ہزار لوگ ہلاک چکے ہیں، جن میں سپاہی اور عام شہری دونوں شامل ہیں۔ ذیل میں ہم کچھ ایسے ہی افراد کی کہانیاں بیان کر رہے ہیں جو دونوں جانب سے لڑے لڑتے مارے گئے۔

Read more

ہماری حالیہ تاریخ کے سات بڑے قومی المیے

قوموں کی تاریخ بے شمار نشیب و فراز کا مجموعہ ہوتی ہے۔ وطن عزیز بھی کبھی کامیابیوں تو کبھی المیوں کا شکار رہا۔ مگر ہم ایشوز کو نان ایشوز اور نان ایشوزکو ایشوز بنانے میں کمال کا ملکہ رکھتے ہیں۔ ویسے بھی پریم چند کے مطابق تاریخ میں سوائے کردار کے کچھ بھی سچ نہیں ہوتا۔ آئیے چند مضحکہ خیز ایشوز کو کھوجنے کی کوشش کرتے ہیں جنہیں ہماری قوم نے قومی المییے بنا دیا ہے۔ 1۔ دانش کی موت۔

Read more

اللہ، شاہ رگ سے بھی قریب

آج میری سب سے اچھی دوست میرے پاس آئی اور ہم کافی دیر باتیں کرتے رہے۔ باتیں کرتے کرتے اس نے مجھے اپنے آنے کا مقصد بتایا اور میری سوچ کو بہت گہرا کر گئی۔ میرے بیٹے نے اپنی ایک چھوٹی سی بات مجھ سے منوانے کے لئے میری دوست کا سہارا لیا۔ مجھے بہت عجیب بھی لگا اور افسوس بھی ہوا۔ میرا بیٹا جسے میں نے اتنے پیار سے اپنے خون سے سینچا۔ اپنی ہر خواہش کو پس پشت

Read more

ماں: سمرسٹ ماہم کی ایک کہانی

اپنے فلیٹ کی کھڑکیوں سے جھانک کر دو تین لوگوں نے دیکھنے کی کوشش کی کہ لڑائی کی آوازیں کہاں سے آ رہی تھیں۔ ”یہ نئی کرایہ دار ہے اور مزدور سے جھگڑا کر ہی ہے“ ایک عورت نے اپنی ہمسائی کو بتایا۔ یہ واقعہ سپین کے شہر سیویل میں ظہور پذیر ہو رہا تھا۔ دائرے میں بنے اس بلاک میں بیس فلیٹس اور کچھ کمرے کرائے پر چڑھے ہوئے تھے۔ ان میں کم آمدنی والے ملازمین، ڈاکیے، ٹرام کے

Read more

پسندیدہ خطیب کی کچھ باتیں: کچھ شکوے

سکول کے زمانے میں ایک طویل فاصلہ کاٹ کر خطبۂ جمعہ سننے ایک مشہور مسجد جایا کرتا تھا۔ جن علماء سے بے حد متاثر تھا، ان میں یہ خطیب بھی تھا۔ خطیب کیا تھا، قدرت نے ہر ادا اور ہر فن سے نوازا تھا۔ اس کے اندر شاعر کی نوا بھی تھی اور مغنی کا نفس بھی۔ وہ خطیب بھی تھا اور ادیب بھی۔ کالج میں پڑھاتا تھا اور اہل مدارس سے بھی رسم و راہ تھی۔ صاحب کتاب تھا

Read more

ٹھنڈا پراٹھا اور شلجم کا اچار

” کچا وسیع صحن ہو۔ چارپائی پر نیلی سفید دری پر سفید چادر بچھی ہو۔ پورا چاند ہو، ٹھنڈی ہوا چل رہی ہو۔ ایسا ہو تو کیا بات“ کی تھی۔ اختصار مدعا تو کسی حد تک بیان کر دیتا ہے مگر معاملے کا لطف بحال نہیں رہتا۔ اس میں میں پدی بھوری کتیا ”لیچی“ کا ذکر نہیں کر سکا۔ کیکر کے دو درختوں سے جھڑتے سنہرے سوندھی خوشبو والے گول اور نرم پھولوں کا ذکر نہ کر سکا۔ موری کے

Read more

ہر دس سال بعد یہاں جمہوریت بحالی کی تحریک چلتی ہے

کہنے کو پاکستان ایک جمہوری ملک ہے مگر بدقسمتی سے ملک میں ابھی تک جمہوریت مضبوط ہوئی اور نہ پارلیمنٹ کی بالادستی قائم ہوئی ہے۔ جمہوریت ایک قدم آگے بڑھتی ہے تو دس قدم پیچھے دھکیلی جاتی ہے۔ ملک کو ایک تجربہ گاہ بنایا گیا ہے اور بار بار نئے تجربے دہرائے جاتے ہیں کبھی جمہوریت کو چلنے دیتے ہیں اور جب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جاتا ہے، تو جمہوریت معطل کر کے مارشل لا نافذ کیاجاتا

Read more

اور امی جی بھی چلی گئیں

غم دنیا غم ہستی غم الفت غم دل کتنے عنوان ملے ہیں مرے افسانے کو گھر میں بڑا بیٹا ہونے کی حیثیت سے ہاسٹل میں رہتے ہوئے بھی ذمہ داریاں سونپی گئی، خیر چند دن پہلے پھر کسی گھریلو کام کے باعث مارکیٹ پہنچا تھا کہ والد صاحب کی کال آئی اور حسب معمول سمجھ کر کال اٹھا تو لیا مگر آواز میں بدلاؤ جان کر وجہ پوچھنا ہی چاہتا تھا کہ وہ گویا ہوئے کہ خورشید کی اہلیہ کو

Read more

سفیر فرانس کے نام کھلا خط

بخدمت عزت مآب جناب سفیر صاحب جمہوریہ فرانس۔ اسلام آباد کسی اور ذریعہ سے آپ تک رسائی میری جیسے ایک معمولی انسان کے لئے آسان نہیں لہذا ”ہم سب“ کے توسط سے اس توقع کے ساتھ کہ کسی ذریعہ سے یہ مکتوب پا کر آپ ٹھنڈے دل سے پڑھ کر اس کے مندرجات کو درست سمجھیں تو حکومت فرانس کو عاجزانہ رائے سے آگاہ کریں تاکہ وہ اپنے اقدامات پر نظر ثانی کرے۔ اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کی روک تھام

Read more

ایلف شفق کا ناول: حوا کی تین بیٹیاں

” حوا کی تین بیٹیاں“ ایلف شفق کے قلم سے نکلا ایک اور عمدہ ناول ہے۔ ناول چار ابواب یا چار حصوں میں منقسم ہے اور ہر باب کے نیچے بہت سی چھوٹی چھوٹی سرخیاں ہیں۔ ایلف شفق کے ناولز کی ایک خصوصیت سامنے ابھر کر آتی ہے وہ ہیں مضبوط نسوانی کردار جو کہانی میں کسی مفعول یا بھرتی کے کردار نہیں ہوتے بلکہ وہ کہانی کے فاعل ہوتے ہیں، وہ ”عشق کے چالیس دستور“ کی ایلا ہو یا

Read more

تیرہ سالہ مسیحی لڑکی آرزو کو اغوا کرنے والا اکیلا مجرم نہیں ہے

کیا روح پرور سماں ہے۔ تیرہ سالہ آرزو صرف ایک خوبصورت لڑکی ہی نہیں بلکہ سہولت کا ایک مکمل پیکج ہے۔ لڑکی انتہائی غریب خاندان کی ہے۔ مسلمان نہیں ہے۔ اسے حقیقت میں لونڈی یا باندی بنانا ہم مسلمان مردوں کا پورا حق ہے۔ قانون ایک اسلامی ملک میں مسلمان مردوں کے اس حق کو جائز سمجھتا ہے اور اس حق کا تحفظ بھی خوب کرتا ہے۔ سارے عوام کی رائے یہی ہے کہ کسی بھی غیر مسلم کو سچے دین پر لے آنا اس غیر مسلم پر بہت بڑا احسان ہے کیونکہ اسے دوزخ کی آگ سے چھٹکارا دلانا کوئی معمولی بات نہیں۔

Read more

آئین اور معاشرتی رویّوں کے اعتبار سے کیا امریکہ واقعی آزاد ہے؟

امریکی آئین میں ’لائف، لبرٹی، اینڈ پرسوٹ آف ہیپینس‘ کے حقوق طے کر دیے گئے ہیں جو کی امریکی ریاست کی بنیاد ہیں، امریکی ثقافت کے اہم ترین جز ہیں، اور امریکی حکومت کے ستون ہیں۔

Read more

کافر عشقم، مسلمانی مرا درکار نیست

گزشتہ اٹھارہ ماہ میں اپنوں اور غیروں سے طعن و دشنام سننے کی عادت سی ہو گئی تھی۔ لیکن اب کی بار جو پتھر آئے ہیں انہوں نے نہ صرف روح کو تار تار کیا ہے کہ برس ہا برس کے تعلق داروں نے بھرم توڑ دیا ہے۔ پریم رس کا پیالہ پھوڑ دیا، جو مے تھی، بہا دی مٹی میں۔ اور ہمیں سوچنے پہ مجبور کر دیا کہ پاکستان کا اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقہ بنیادی انسانی حقوق کو کس

Read more

ابھی نندن اور ایاز صادق

ستائیس فروری کو پاکستان ائرفورس نے بھارتی غرور خاک میں ملایا اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا جس کو یکم مارچ 2019 کو حکومت پاکستان نے جذبہ خیر سگالی اور دونوں ممالک میں امن کی فضاء قائم کرنے کی غرض سے واپس ہندوستان بھیج دیا۔ یکم مارچ کو جب ابھی نندن کو واپس بھیجا جا رہا تھا تو اس وقت مجھے بھارتی نیوز چینل سے کال آئی اور انہوں نے لائیو پروگرام میں شرکت کی درخواست کی جس کو میں نے قبول کیا۔ شو میں لائیو آتے ہی پی سی آر میں موجود پروڈیوسر نے مجھے کہا ”سر آپ کا بہت بہت شکریہ آپ نے ہمارا پائلٹ واپس کر دیا، ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے اور آپ کے شکرگزار بھی ہیں“ ۔

اتنا کہہ کر اس نے مجھے شو سے کنیکٹ کر دیا اور ڈیبیٹ شروع ہوئی۔ میرے ساتھ شو میں پینل پر ایک بھارتی فوج کا ریٹائرڈ کرنل بھی موجود تھا جو یہ چیخ چیخ کر رہا تھا کہ پاکستان نے ابھی نندن کو بھارتی دباؤ کی وجہ سے چھوڑا ہے جس پر مجھے اس پر ہنسی آ رہی تھی۔ تقریباً 50 منٹ تک ڈیبیٹ چلی اور مجھے فخر تھا کہ میں پاکستان اور بالخصوص اپنی فوج کی کارکردگی کو شیر کی طرح دھاڑ کر دشمن ملک کے نیشنل ٹی وی چینل پر دکھا رہا تھا۔

Read more

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن: عاصمہ جہانگیر گروپ کے وکیل لالا لطیف آفریدی کون ہیں؟

انتخابات میں فاطمہ جناح کی حمایت کرنے کی پاداش میں لطیف آفریدی کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا تھا۔ فوجی صدر ایوب خان کے دور میں انھیں طالبعلم رہنما کی حیثیت سے پابند سلاسل رکھا گیا اور وہ بطور سیاسی کارکن سابق ڈکٹیٹر ضیاالحق کے دور میں بھی پانچ مرتبہ جیل گئے۔

Read more

گُڑیا یا گاڑی: آپ کا بچہ کِس کھلونے سے کھیل رہا ہے؟

نسل در نسل ایک ہی روش چلی آ رہی ہے کہ لڑکا ہمیشہ گاڑی سے ہی کھیلے گا اور اگر لڑکی ہے تو اُسے گُڑیا تھما دی جائے گی۔ مگر کوئی لڑکا گُڑیا سے کھیلتا نظر آ جائے یا کسی لڑکی کے ہاتھ میں کوئی ‘سُپر ہیرو’ دکھائی دے تو یہ ہمیں عجیب کیوں لگتا ہے؟

Read more

افغانستان میں ایک ہفتے کی زندگی، ایک طرف مذاکرات تو دوسری طرف تشدد

افغانستان میں گزشتہ ایک ہفتے میں تشدد کی نئی لہر آئی ہے جس میں درجنوں لوگ ہلاک ہوئے ہیں اور تشدد کے یہ واقعات 20 سے زیادہ صوبوں میں پیش آئے جن میں ہلاکتوں کی تصدیق کرنا بہت مشکل کام ہے۔

Read more

وہ پہلا خط

خوشبو جیسے لوگ ملے افسانے میں
ایک پرانا خط کھولا انجانے میں (گلزار)

کہتے ہیں پرانے زمانے میں بیٹیوں کو تعلیم نا دلوانے جو عوامل کار فرما تھے ان میں ایک یہ بھی تھا کہ پڑھ لکھ کر وہ خط و کتابت کے قابل ہو جائیں گی اور پھر خطرہ تھا کہ ”ادھر ادھر“ ڈاک ہی نا چلانے لگیں مگر جو بیٹیاں دور دیس بیاہی جاتی تھیں اور کبھی ماں باپ سے حال دل کہنے کو تڑپتی ہوں گی تو انھیں کون خط لکھ کر دیتا ہو گا، اور پی جب سونا لاون دور دیس جاتے تھے اور واپسی بھول جاتے تھے تو چاندی ہوتے کیس لے کر برہا کی ماری نو جوان سہاگنیں اپنی بے تابی کو کس سے قلم بند کراتی ہوں گی؟ پتہ نہیں!

Read more

جشن آمد رسول ﷺ!

میلاد رحمت العالمین ﷺمسرتوں محبتوں سعادتوں کی متاع گرداں بہا لے کر اہل ایمان کے مضطرب جذبوں کو سیراب کرتا ہے۔ اس دن جتنی بھی خوشی منائی جائے وہ کم ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب اس امت کو دیے۔ یہ احسان عظیم ہے۔ تمام خوشیاں اسی خوشی کی مرہون منت ہیں۔ مشتاق روحیں بے چین جذبوں کے ساتھ اس مطلع صبح ازل کی منتظر ہیں۔ ظہور قدسی کے ان مبارک ساعتوں نے تہذیب انسانی کو وقار سے نوازا۔ یہ انسانیت کی معراج ہے۔ اہل اسلام عشق و محبت کے اشکوں سے وضو کر کے حریم دیدہ و دل سجاتے ہیں۔

Read more

باہر کی دنیا بہت خراب ہے

”کتے کے بچے، خنزیر کی اولاد“ یہ کہہ کر انہوں نے میرے منہ پر مکا مارا۔ میں زمین پر گر گیا۔ گرتے گرتے میرا سر دیوار سے ٹکرایا۔ مجھے ایسا لگا تھا جیسے میرا سر دو پہاڑوں کے درمیان کچلا جا رہا ہے۔ مولوی صاحب کا چہرہ کہیں کھو گیا تھا اور مجھے میرے باپ کا چہرہ نظر آیا۔ میرے دل نے جیسے زور زور سے چیخ چیخ کر کہا ایسے باپ سے تو میں بن باپ ہی اچھا رہتا۔ مجھے پیچھے بہت پیچھے مولوی صاحب کے خوف ناک چہرے اور باپ کی کرخت شکل کے بھی پیچھے، چادر میں لپٹی ہوئی ماں کی مہربان صورت نظر آئی جس کا چہرہ میرے خون سے تر تھا۔ سرخ سرخ آنسو آنکھوں سے نکل کر چہرے پر پھیلتے جا رہے تھے۔

سر کے شدید درد کے احساس کے ساتھ مجھے ہوش آیا تھا۔ میرے پاؤں میں زنجیر پڑی ہوئی تھی اور یہ زنجیر چارپائی کے ساتھ بندھی ہوئی تھی۔ درد اتنا شدید تھا کہ میں حرکت بھی نہیں کر سکتا تھا۔ میں نے سختی سے اپنے ہونٹ بھنچ کر آنکھیں کھولنے کی کوشش کی تھی کہ میرے کانوں میں مولوی صاحب کی آواز آئی۔ ”دیکھو حرام زادے کو ہوش آیا ہے کہ نہیں۔ اگر ہوش آ جائے تو بھی کھانے پینے کو کچھ مت دینا۔“ میں درد کو بھول کر دوبارہ بے ہوش ہو گیا تھا۔ وہی مولوی صاحب کی صورت، وہی باپ کی شکل، وہی خون کے آنسو والا میری ماں کا چہرہ، سائیں سائیں دھم دھم سائیں سائیں دھم دھم دھم دھم۔

Read more

‎آرزو راجہ سے آرزو فاطمہ تک کی کہانی

تیرہ برس کا سن، تبدیلئ مذہب اور عقد! گزشتہ کچھ دنوں میں اس پہیلی کو اگر حل کرنے کا سوچا جائے تو ایک ہی نام فٹ بیٹھتا ہے، اور وہ ہے آرزو راجہ! خبر ہے، کراچی سے تعلق رکھنے والی تیرہ سالہ مسیحی بچی آرزو راجہ کو تیرہ اکتوبر کو اغوا کے بعد جبراً مسلمان کیا گیا اور چھیالیس برس کے اظہر علی سے نکاح پڑھوا کے رخصت کر دیا گیا۔ اظہر علی بدقسمت لڑکی آرزو راجہ کے ہمسائے ہوا

Read more

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی سے محبت بھرا مکالمہ

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم۔ دولے شاہ کی چوہیا پڑھا تو آنکھوں کے سامنے دولے شاہ کی چوہیوں کے ساتھ دولے شاہ کے چوہے بھی رقص کرنے لگے آخر مرد اور عورت کا ساتھ ازل سے ہے اور رہے گاتو د ولے شاہ کی غلامی میں علیحدگی کیسے ممکن۔ پیر تو سب کا سانجھا ہے۔

غور کریں تو احساس ہوتا ہے کہ دولے شاہ کی یہ نسل برصغیر پاک وہند میں ہی جنم لیتی ہے باقی دنیا میں انسان جنم لیتے ہیں کیونکہ ان معاشروں میں دولے شاہ جنم نہیں لیتے۔ اس معاشرے میں دولے شاہ کے چوہوں کی تاریخ سینکڑوں نہیں ہزاروں سال پرانی ہے جن پر حکومت کرنے کے لیے بیرونی دنیا سے انسانی لشکر یہاں ٹوٹے پڑ رہے ہیں اور ان چوہوں پر پرانے فاتحین سے لے کر آج کی جدید کمپنیوں کی حکومت جاری ہے۔ اس علاقے میں دولے شاہ سے محبت اتنی شدید ہے کہ کوئی انسان نما چیز یہاں جنم لیتے ہوئے گھبراتی ہے۔

Read more

Blog on intolerance

چودہ اگست کی رات کو وفاقی دارالحکومت کے ایک سیکٹر معمولی سی ایک بحث اور اختلاف کے بعد گولیوں کی آوازیں سنائی دینا ہمارے اسی عمومی رویے کی عکاسی کرتاہے جس کی افزائش اور جس کو پروان چڑھانے میں سراسر ہمارا اپنا ہاتھ ہے۔ وہ رویہ جو بسوں کی بھیڑ سے لے کر گروسری اور بل جمع کرانے کی قطاروں میں بارہا نظر آتا ہے اور افسوس کا مقام جن کو تدارک کرنا تھا جس نوجوان نسل کو روشنی کی کرن بننا تھا وہی اس عدم برداشت کا موجب اور علمبردار دونوں ہے۔ کہیں شادی سے انکار پر گولیوں سے بھون دیا جاتا ہے تو کہیں تیزاب پھینک کر چہرہ بگاڑا جاتا ہے۔ کہیں خودکشی کو گلے لگایا جاتا ہے تو کہیں عزتیں نیلام ہوتیں ہیں عزتیں جن کے رکھوالے ہم سب ہیں۔

Read more