خواتین کی خودمختاری

انسانی وجود کے پیچیدہ مشجر میں خواتین طویل عرصے سے بغیر کسی رکاوٹ کے مختلف کرداروں کے درمیان خوب صورتی، لچک اور عزم کے ساتھ خود کو ڈھالتی رہی ہیں۔ بچوں کی پرورش کرنے سے لے کر پیشہ ورانہ ذمہ داریوں تک، مختلف امور کی دیکھ بھال سے لے کر راہ نما کا کردار نبھانے تک خواتین اپنی روزمرہ کی زندگی میں متعدد ذمہ داریاں نبھاتی ہیں اور ان کے ہر کردار کے ساتھ اپنے اپنے مسائل اور کامیابیاں جڑی

Read more

بچپن ۔ خوبصورت یاد یا برا خواب

بچپن بھی کیا پیارا لفظ ہے۔ اس کو سنتے ہی دماغ میں رنگ برنگ خاکے بننے لگتے ہیں۔ اس سے ایسے ایسے احساسات جڑے ہوتے ہیں کہ کئی مرتبہ کوئی جگہ، کوئی دھن، کوئی خوش بو، کوئی ذائقہ ایک ناسٹیلجیا (پرانی یاد) سی کیفیت میں لے جاتے ہیں۔ لیکن ہر شخص کی بچپن کی یاد ناسٹیلجیا جیسی نہیں ہوتی۔ کچھ کے لئے یہ کابوس (برا خواب) ہوتی ہے۔ ایک دن اسکول میں عجیب و غریب چہ مگوئیاں سننے کو ملیں پتہ

Read more

محبت قربانی مانگتی ہے

جب بھی ہم محبت کی بات کرتے ہیں تو قربانی کا لفظ ساتھ آتا ہے کیونکہ محبت قربانی مانگتی ہے اور یہ قربانی صرف ایک فرد کو نہیں بلکہ دونوں فریقین کو دینی پڑتی ہے۔ لیکن دیکھنے میں یہ آتا ہے کہ محبت میں قربانی ہمیشہ عورت نے ہی دی ہے۔ اب یہ قربانی کسی بھی صورت میں ہو سکتی ہے۔ بے پناہ محبت دینے کے باوجود بھی اسے اپنی محبت کا ثبوت دینا پڑتا ہے اور اسی مقصد کے

Read more

کشمیر میں حضرت بل کی تاریخی درگاہ جسے انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کی خصوصی توجہ حاصل ہوئی

یہ تاریخی درگاہ صرف سیاسی سٹیج ہی نہیں بلکہ مسلح تشدد کا بھی شکار رہی ہے۔ نومبر 1993 میں کشمیر میں مسلح شورش کو صرف تین ہی برس ہوئے تھے کہ اچانک یہ خبر عام ہوئی کہ حضرت بل میں 40 مسلح شدت پسندوں نے پناہ لے کر کئی لوگوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔

Read more

شہباز شریف کی واپسی

ہزاروں سال پہلے یونانی ڈراما اداکار چہروں پر ماسک لگایا کرتے تھے، ماسک لگانے کے کئی فوائد تھے، تھوڑے ایکٹر ماسک بدل بدل کر بہت سے کردار نبھا لیتے، عورتوں کے رول بھی ماسک پوش مرد ادا کر لیا کرتے تھے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ ماسک کسی نہ کسی جذباتی کیفیت کے نمائندہ ہوتے تھے یعنی خوشی، غمی، خوف، حسد، وغیرہ جس سے ڈرامے کی تفہیم میں تماشائیوں کی معاونت ہوتی تھی ، اور پھر ماسک کے

Read more

نادیہ جمیل اور ’خوشبو میں بسے خط‘: ’سوشل میڈیا پر موجود لوگ غیر ہیں مگر انھی کی دعاؤں نے سہارا دیا‘

نادیہ آج کل کافی عرصے بعد ٹی وی سکرین پر ایک اہم کردار میں نظر آرہی ہیں۔ وہ ڈرامہ سیریل ’خوشبو میں بسے خط‘ میں ڈاکٹر عدیلہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔ بی بی سی اردو سے خصوصی گفتگو میں نادیہ نے بتایا کہ عدیلہ سے انھوں نے بہت کچھ سیکھا۔

Read more

موہنی مصلن

کھلی کھلی اجلی سی سردیوں کی دھوپ میں سرسوں کے پھول لہرا کر موسم کو زرد رنگ دے گئے تھے۔ یہ لپکتا لہکتا کھیت برف پوش پہاڑوں کی یخ بستہ ہوا میں تیلئر کی ڈار کی طرح اوپر سے اوپر جا تا دکھائی دیتا تھا۔ اس نے دو پھول توڑ کر ہاتھ میں پکڑ لیے اور ایک ایک کر کے اس کی پتیوں کو سہلانے لگی جیسے سنار کی نرم و نازک انگلیاں سنہری جھمکوں کو چمکا رہی ہوں پھر

Read more

ڈاکٹر امجد طفیل کی تنقیدی بصیرت پر ایک نظر

ڈاکٹر امجد طفیل کا عمر بھر کا تنقیدی سرمایہ، جو گزشتہ چالیس سال میں وقفے وقفے سے مختلف مضامین کی صورت میں ظہور کرتا رہا ہے ؛ اب سنگ میل سے پانچ کتابوں کے لگ بھگ اٹھارہ انیس سو صفحات کے مواد کے ساتھ ہمارے سامنے ہے جس کی تفصیل کچھ یوں ہے : 1۔ ہم عصر اردو افسانہ: اس کتاب کو تین حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ پہلے حصے میں نظری مباحث بھی ہیں اور اس صنف کے

Read more

پارلیمنٹ نہیں چلے گی؟

بالا آخر عام انتخابات کے انعقاد کے 21 ویں روز 16 ویں قومی اسمبلی وجود میں گئی صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا ایوان نامکمل ہونے کا بہانہ بنا کر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے انکار کر دیا تھا لیکن 28 فروری 2024 کو رات پونے بارہ بجے سمری پر دستخط کر کے سرپرائز دیا شنید ہے۔ راولپنڈی سے آنے والے ”پیغام رساں“ نے انہیں با وقار طریقے سے ایوان صدر سے روانگی کے لئے سمری پر

Read more

نینا عادل کے ناول مقدس گناہ پر ایک نظر

اردو ادب میں ناول نگاری کی تاریخ اتنی پرانی نہیں ہے۔ 1869 ء میں لکھے گئے مولوی نذیر احمد کے ناول ”مراۃ العروس“ کو اردو کا پہلا مستند ناول خیال کی جاتا ہے لیکن کچھ محققین کی نظر میں مولوی کریم الدین کے ناول ”خط تقدیر“ کو اردو میں لکھا جانے والا پہلا ناول سمجھا جاتا ہے جو 1862 ء میں لکھا گیا تھا۔ بعض نقادوں کی نظر میں یہ دونوں حقیقی ناول نہیں بلکہ تمثیلی کہانیاں ہیں، ان کے

Read more

عاشقانہ نسخے

آج کا دن میری زندگی کا خوبصورت ترین دن ہے، وجہ یہ کہ آج میں اپنے نکمے عاشق قارئین کو کچھ ایسے نسخے بتانے جا رہا ہوں جن کا استعمال کر کے وہ میرا نام امر کر دیں گے۔ تو آئیے، نسخے نوٹ کر لیجیے۔ نسخہ نمبر ایک: (محبت کا اظہار) دلربا سلام! کچھ لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں کہ ان کی یاد انسان کا کل سرمایہ ہو کر رہ جاتی ہے۔ میری زندگی میں بھی ایک ایسا لمحہ

Read more

مسٹر بلاول بھٹو زرداری پاکستان ایک فیڈریشن ہے

اس بات پر بحث کیے بغیر کہ پاکستان کے بخیے بجرے میں واقعی سابق وزیر اعظم، سابق صدر مملکت اور سابق سویلین مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر جناب ذوالفقار علی بھٹو شہید (آپ کے نانا) کے ”ادھر تم ادھر ہم“ کے نعرہ کا ہاتھ تھا یا وہ اس کھیل کے ایک کھلاڑی تھے۔ جب موصوف جنرل ایوب خان کے ڈکٹیٹرانہ دور میں وزارت خارجہ کے مراعات سے مستفید ہو رہے تھے۔ قوم پرست رہنماء بشمول سندھی، پنجابی، بلوچ، سرائیکی بنگالیوں کے اسی

Read more

ممبئی کی مافيا کوئین گنگا جیون داس

گزشتہ چند روز سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ایک مشہور سیاسی شخصیت کو ایک نائکہ کی طرح دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ کنچی کون ہیں یہ میں بیان کر سکتا ہوں۔ دراصل اس تصویر میں جلوہ گر بھارت کی ایک مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ ہیں۔ جنہوں نے اس فلم میں اداکاری کے جوہر دکھا کر اس کو چار چاند لگائے۔ سنجے لیلا بھنساری نے اس فلم کو ڈائریکٹ کیا ہے۔ سید

Read more

ایک عالمی درویش،مقامی فقیر کے کوچے پر

میری خوش قسمتی ہے کہ میری زندگی میں علم و ادب کی دولت سے مالا مال ایسے لوگ شامل ہیں جن کا مقصد انسانوں کی خدمت کرنا اور ان کی بہتری کے لیے سرگرم عمل رہنا ہے۔ ایسی ہی شخصیات میں سے ایک شخصیت نامور ماہر نفسیات، شاعر اور ادیب ڈاکٹر خالد سہیل ہیں۔ جن سے میرا تعلق گزشتہ تین سالوں سے ہے، لیکن اس سے قبل بھی میں نے ان کی تحریریں پڑھ رکھی تھیں لیکن ان سے باقاعدہ گفتگو کا آغاز تین سال قبل ہوا۔ اس کے بعد یہ تعلق ادبی دوستی سے مضبوط ہوا اور اب ایک رشتے کی صورت اختیار کر گیا ہے۔

Read more

پونم پریت ( افسانہ)   (قسط نمبر۔ 1 )

پونم سے میری پہلی ملاقات اسلام آباد میں مصوری کی ایک نمائش میں ہوئی تھی۔ نیشنل آرٹ گیلری میں سجائی گئی اس نمائش میں تجریدی آرٹ کے ذریعے لوک داستانوں کے رومانوی مناظر پر بہت باریک کام تھا۔ ایک کونے میں تجریدی فن کے ذریعے پریمیوں کے مختلف آسنوں کی تصویر کشی کی گئی تھی۔ یہ درجن بھر فن پارے پونم پریت کے تھے۔ مصورہ کی تخلیقی صلاحیت، رنگوں کی زبان اور بے باکی نے مجھے اس کی طرف پہلی دفعہ مائل کیا۔ علیک سلیک کے بعد میں نے اس کو کوہسار مارکیٹ میں کافی پینے کی دعوت دے ڈالی۔

دو چار ملاقاتوں میں پونم کی شخصیت کے مزید پہلو سامنے آئے۔ وہ قریب ستائیس اٹھائیس برس کی ہوگی۔ گندمی رنگ، دراز زلفیں، پانچ فٹ قد سے ذرا اوپر قد، صراحی دار گردن، مست و بیدار آنکھیں اور بھر پور نسوانی حسن کی حامل پونم خوبصورت سے زیادہ پر کشش تھی۔ اپنا لباس خود ڈیزائن کرتی تھی، اکثر کرتہ پائجامہ پہنتی مگر موسم اور موقع کے مطابق شلوار قمیض، پائجامہ یا جینز اور شرٹ بھی پہن لیتی تھی۔ دوپٹہ یا سکارف وغیرہ سے بے نیاز ہونے کے باوجود اس کا پہناوا سادگی، وقار اور جدت کا دلکش امتزاج ہوتا۔ وہ عموماً کول واٹر ’پرفیوم‘ استعمال کرتی جس کی دھیمی، ٹھنڈی اور تازہ خوشبو اس کے قریب رہنے کی ایک امنگ سی بیدار کر دیتی تھی۔ اس کا شمار ان خواتین میں کیا جاسکتا ہے، جو انسان کے اندر سے اس کے بہترین اوصاف باہر نکال لانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

Read more

کتاب ”اجالا“ اور صاحب کتاب پر تبصرہ

میں نے آنکھ کھولی تو اسکول کی الف بے سے پہلے ریڈیو پاکستان سے نشر ہونے والے فلمی و غیر فلمی گانے مجھے ازبر تھے۔ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا ہونے کے ناتے نہ صرف سب کی آنکھوں کا تارا تھا بلکہ ان کے لئے ایک جیتا جاگتا کھلونا تھا۔ والدین سمیت تمام گھر والے گانوں کے شوقین تھے۔ مجھے گانے یاد کروائے جاتے اور پھر سب سن سن کر خوش ہوتے۔ بچپن سے ہی ریڈیو پاکستان کراچی کے بچوں کے پروگرام میں شرکت کرتا رہا۔ مزے کی بات یہ کہ گانوں کے ساتھ مجھے ان کے شاعروں اور موسیقاروں کے نام بھی یاد ہوتے تھے۔

Read more

ایک کالم شوکت نواز کے لئے

آپ نے دیکھا ہو گا کہ بچپن میں لاڈ پیار، شکل صورت یا کسی اور وجہ سے ایک آدمی کا کوئی نام پڑ گیا اور یہ عرفیت ہمیشہ کے لیے اس کے ساتھ چپک گئی۔ آبائی شہر سیالکوٹ میں ابا کے ہم عصر عبدالحفیظ پھر تیلی حرکتوں کی بدولت ’فیجا باندری‘ ، میرا ہم مکتب بابر ایک جسمانی نقص کے سبب ’بابر ٹنڈ‘ اور خواجہ شفیع رشید جوشیلی طبیعت کے ہاتھوں شفیع بوتل کہلائے۔ یہ راز بھی نہیں کھلا کہ

Read more

گڑا ماضی اور آج کا گڑا

آج دن کو جب کالج اوقات میں اچانک تیز بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری شروع ہو گئی تو ملازم دوڑتا ہوا میرے پاس آیا اور استغفار پڑھتے ہوئے بولا کہ سر ہمارے گناہوں کی وجہ سے دیکھیں کتنا بڑا اور زیادہ ”چندرا“ شروع ہو گیا ہے آپ جلدی سے گاڑی اندر کھڑی کر لیں۔ مجھے اس کی اس سادگی پر بہت ہنسی آئی اور میں نے لطافت سے عرض کیا کہ نواز گناہ تو ہم انسانوں کے کردہ ہیں

Read more

امریکی انسان دوست اور ہم انسان دشمن کیوں ہیں

میں گزشتہ دس برسوں سے کچھ عالمی اخبارات آن لائن پڑھتا ہوں، نیویارک ٹائمز بھی ان میں سے ایک ہے۔ 24 فروری کو اس اخبار کے صفحہ اول پر خبر چھپی کہ ایک پروفیسر نے اپنی میڈیکل کالج کو ایک ارب ڈالر عطیہ کر دیے۔ ایک ارب ڈالر بہت بڑی رقم ہے یعنی پاکستان کا پانچ برس کا کل وفاقی اور صوبائی تعلیمی بجٹ بھی اتنا نہیں بنتا۔ اتنے سارے پیسے صرف ایک کالج کو عطیہ میں ملے یہ بڑی

Read more

بریانی، حلوہ اور شہد کی بوتلیں

لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی بریانی پک کر تیار ہو چکی ہے بریانی اس وقت پاکستانیوں کی سب سے پسندیدہ ڈش بن چکی ہے۔ پاکستان کے زیادہ تر میدانی علاقوں میں لوگوں کا کھانے کی ڈش میں پہلا انتخاب بریانی بن کر سامنے آئی ہے۔ اگر پہاڑی علاقوں کی بات کریں تو ان علاقوں کے لوگوں نے شہد کی بوتل کو ترجیح دی ہے۔ پنجاب اور سندھ میں زیادہ تر لوگ گھروں میں بریانی ہی پکاتے ہیں۔ اکثریت

Read more

عوامی حمایت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ

بات ان دو احمق ویلاگرز کی نہیں، خود کو جو سابقہ فوجی قرار دیتے ہیں۔ شیر افضل خان مروت نے بجا طور جنہیں ’رانگ نمبرز‘ کہہ کر پکارا ہے۔ فکر مندی ہمیں کروڑوں ہم وطنوں کی بے چینی اور ان کے طرز فکر میں برپا ہونے والی جوہری تبدیلی سے متعلق ہے۔ ان دو ویلاگرز اور ان جیسوں کی مغلظات کی پشت پناہی اور حوصلہ افزائی پہلے بھی ہوتی تھی، ضرور سرحد پار سے اب بھی ہوتی ہو گی۔ تاہم

Read more

خئی : پشتون روایات پر مبنی انتقام کی کہانی

خئی خیبر پختونخوا کے حسین منظرنامے پہ اس زمین کی روایاتی کہانی ہے۔ سید وجاہت حسین کی ہدایت کاری اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے تحت اسد قریشی اور عبداللہ کا دوانی کے پروڈیوس کردہ اس ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں درفشاں سلیم، فیصل قریشی، اسامہ طاہر، خالد بٹ (مرحوم) اور نور الحسن سمیت دیگر شامل ہیں۔

دو بڑے زمین داروں کی زر، زمین اور زن کے درمیان جنگ ہے۔ ، ایک کی قیادت دراب خان (مرحوم خالد بٹ) اور دوسرے کی قیادت درویش خان (نور الحسن) کر رہے ہیں۔ کہانی سے پتہ چلتا ہے کہ دراب نے درویش کے والد کو قتل کر دیا تھا اور اسے درویش اور اس کے بیٹوں سے انتقام کا خوف ہے۔ تاہم، درویش، جو 25 سال سے زائد عرصے سے بیرون ملک مقیم ہے، واپس آ کر صلح کی پیشکش کرتا ہے۔ تعلیم انسانی مزاج کو دھیما کر دیتی ہے۔ تعلیم یافتہ انسان امن کا خواہ ہوتا ہے اس لیے درویش خان نے کوشش کی کہ سالوں پرانی دشمنی کو بھول کر آگے بڑھ جائے اور علاقہ امن کا گہوارہ بن جائے تا کہ نسلیں تباہی سے بچ جائیں۔

Read more

ننھا شہزادہ

ادب کے کسی قاری نے جب تک انگریزی، فرانسیسی، روسی اور یونانی ادب کا مطالعہ نہیں کیا ہو تو وہ کوئی سنجیدہ قاری نہیں ہو سکتا۔ اتنا عرصہ ادب سے جڑے رہنے کے باوجود بھی جب کوئی پرانی کتاب پڑھنے کو ملتی ہے تو میں دھنگ رہ جاتا ہوں کہ جو ادب مغرب میں پچاس ساٹھ سال پہلے تخلیق ہوا ہے ہم آج بھی اس سٹینڈر کا ادب تخلیق نہیں کر پائے ہیں۔ اس کے وجوہات کیا ہیں وہ ایک الگ بحث ہے۔

کچھ دن پہلے ایک فرانسیسی ناول نگار آنتون دی سینٹ ایگزیوپیری کی ناول ”ننھا شہزادہ“ پڑھنے بیٹھ گیا تو میں حیران رہ گیا کہ جو کتاب 1946 میں چھپ چکی ہے، جس طرح اس ناول میں انسانی مزاج اور نفسیات کو بیان کیا گیا ہے ہم آج بھی ان موضوعات پہ بہت کم سوچتے ہیں۔

Read more

ادب محبت کا ایندھن ہے

ہمیں عام طور پر یہ بات سننے کو ملتی ہے کہ ہم ایج آف آٹومیشن کے بچے ہیں۔ کبھی یہ اطلاع، کبھی طعنہ تو کبھی خوبی ہے۔

ادب کرنے کی روایت چاہے جتنی بھی آؤٹ ڈیٹڈ ہو، ہم سے نہیں چھوٹے گی ؛ دلزیب روایات کی امین نسل صد شکر ہم سے ابھی زیادہ دور نہیں گئی، یہ ہمارے والدین ہیں اور وقتاً فوقتاً ہمیں یاد بھی دلاتے ہیں کہ ہم جہاں بھی چلے جائیں اور جتنے بھی بدل جائیں مگر کچھ چیزیں ہماری پہچان ہیں اور اپنی پہچان کو نہیں کھونا ہے۔

Read more

خاموشی (افسانہ)

اندھیرے کمرے میں خامشی اوڑھے وجود میں اچانک اک حرکت ہوئی۔ تو زندگی کا احساس جاگا۔ سانسوں کا شور اس بات کا گواہ تھا، کہ وہ زندہ وجود اس قدر خاموش تھا، جیسے اس میں زندگی کی رمک باقی نہ رہی ہو۔ مگر چلتی سانسوں نے اسے اس خوبصورت قید سے رہا کر کہ سوچوں کی کھڑکی پہ زنگ آلود کواڑ لگا کر واپس تلخ الم میں تڑپتا چھوڑ دیا۔ وہ بے ساختہ چیخ اٹھا :

”نہیں کرنی مجھے تم سے بات، نہیں چاہے مجھے ایسی زندگی جس میں محبت کے علاوہ ہر شے میسر ہو۔ اتنی محنت اور کوششوں سے ملا ہی کیا ہے سوائے اذیت کے“ مہروز اس کا نام سنتے تڑپ اٹھا۔ وہ اس آ واز سے اپنے گزرے وقت کی تلخیوں کو محسوس کرتے، سگریٹ کے لمبے لمبے کش لے رہا تھا۔ مہروز کا تعلیم سے لگاؤ اسے ہائر ایجوکیشن تک لے گیا تھا۔ پڑھنے کے علاوہ وہ دیگر تمام سرگرمیوں میں بھی پیش پیش رہتا تھا۔ اس کے دوسرے بھائی زیادہ تعلیم حاصل نہ کر سکے۔ لیکن وہ اپنے والد کے کاروبار میں شامل ہو گئے تھے۔

Read more

کیتھی کلینر روبن، امریکہ کے خطرناک ترین سیریل کِلر ’ٹیڈ بنڈی‘ کے حملے سے کیسے بچ نکلیں

آپ نے شاید کیتھی کلینر روبن کے بارے میں نہ سنا ہو لیکن عین ممکن ہے کہ آپ نے اس شخص کے بارے میں سنا ہوگا جس نے انھیں قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔

Read more

بٹ کوائن کی قدر میں اضافہ: دنیا میں زیادہ بٹ کوائنز کس کے پاس ہیں اور اس کی قیمت میں اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟

کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی اب تک کی بلند ترین سطح کے قریب ہے۔ بٹ کوائن کی قیمت میں اس اضافے کے لیے امریکی مالیاتی ادارے کافی حد تک ذمہ دار ہیں۔

Read more

یونان: بحیرہِ روم کی ہم جنس پرستوں کے لیے قدیم دوستانہ تہذیب

ایتھنز میں ایل جی بیٹی کیو پلس کمیونٹی کے لیے سرگرمی کے بارے میں ہینڈز پوائنٹ اہم ہے۔ ’یونان ایک قدامت پسند ملک ہے، آپ خاندان اور خاندانی اقدار کی لگام محسوس کرتے ہیں، جو کہ عجیب و غریب لوگوں کو پابند کرتے ہیں۔

Read more

اِک ذرا صبر کہ اِس جبر کے دن تھوڑے ہیں

اِس جوان کا والد پاکستان میں ایک علمی اور ادبی تشخص کا حامل انسان تھا جس نے ریڈیو ’ٹیلی ویژن‘ اخبار ’جرائد‘ رسائل ’کتابوں اور زبانی محافل کے ذریعے پاکستان کے مختلف طبقات اور کئی نسلوں کو ادب سکھایا‘ زبان سکھائی ’شاعری سکھائی‘ بولنے کا سلیقہ سکھایا ’محبت کا قرینہ بتایا‘ امن کا سلیقہ سکھایا اور زندگی کے آٹھ عشرے اسی خدمت میں صرف کر دیے۔ اگرچہ اس کے والد کی علمی و ادبی خدمات کے صلے میں حکومت پاکستان

Read more

بوسنیا کی چشم دید کہانی (59)

مرزا اور میمن کے ہمراہ ہم رات دیر تک تاش کھیلتے رہے۔ صبح نو بجے ہم نے اپنے نیپالی ساتھیوں کو ان کے دوستوں کے ہاں سے ساتھ لیا اور ہیڈ کوارٹر پہنچے۔ ایک ایک کر کے تمام شعبہ جات سے کلیرنس ہوتی چلی گئی۔ پھر آخری شعبے پر سانل کی باری آئی۔ اس شعبے کے سربراہ ایک سردار جی تھے۔ ہم نے ان کے پاس پہنچ کر اپنے کاغذات ان کی میز پر رکھ دیے۔ انھوں نے نگاہ اوپر

Read more

زندگی کی چند ’عیاشیاں‘ (مکمل کالم)

میرے ایک بے حد عزیز دوست ہیں جنہیں سفر کرنے کا بہت شوق ہے، اس شوق کی تکمیل کی خاطر وہ اپنے پاسپورٹ پر مختلف ممالک کے ویزے لگوا کر رکھتے ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے امریکہ کے ویزے کی درخواست دی جو قبول ہو گئی، سفارت خانے نے انہیں نیلے رنگ کا ایک پرچہ تھما دیا جس پر ’ویزہ منظور ہے‘ لکھا ہوا تھا اور کہا کہ پاسپورٹ چند روز میں مل جائے گا۔ تاہم کچھ دنوں تک جب

Read more

دائم اقبال دائم لائبریری میں بزم یاراں کی پذیرائی

”بزم یاراں“ سابق طلباء گورنمنٹ کالج میرپور۔ یہ گورنمنٹ کالج میرپور کے سابق طلباء کا ایک ایسا گروپ ہے جسے تشکیل دینے کا مقصد کالج کے بچھڑے اور پوری دنیا میں بکھرے دوستوں کو زندگی میں ایک دفعہ پھر اکٹھا کر کے روابط بحال کرنا اور دوستی یاری، محبت و خیر سگالی کی وہی یادیں پھر سے تازہ کرنا ہے۔ واٹس اپ پر چلنے والی اس بزم میں آزاد کشمیر، برطانیہ اور امریکہ میں مقیم سابق طالب علم میرپور کالج

Read more

برستے بادل، انڈین ساڑھی اور گلگتی مومو

یکم مارچ 2024 کو محلہ کی مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے چندہ کے لیے کی جانے والی اپیل کے بار بار دہرانے کی آوازوں سے آنکھ کھل گئی۔ کمرے سے باہر نکل کر دیکھا، گہرے بادل بہاول پور پہ چھائے ہوئے تھے۔ رات کو یا شاید فجر کے قریب ہلکی بارش بھی ہوئی تھی۔ فضا میں خنکی تھی۔ وضو کر کے قضا نماز پڑھی۔ مجھے لکڑی کے تخت پوش پہ بچھے جائے نماز پہ نماز پڑھنا اچھا لگتا ہے۔ جمعہ

Read more

انتہاپسندی کا عفریت

جس معاشرے میں علم کے بجائے جہالت کو پنپنے کا موقع ملتا ہے۔ وہاں عربی خطاطی پر مبنی ڈیزائن کو لوگ آیت قرآنی نہ سمجھیں تو کیا سمجھیں۔ اہل علم ہی نہیں، عام لوگ بھی جانتے ہیں کہ عربی ایک زبان ہے۔ جس میں عام زبانوں کی طرح شاعری اور گیت بھی ہوتے ہیں اگر عربی لٹریچر کا مطالعہ کیا جائے تو لوگ قدیم اردو شاعری کے رموز عشق اور غزلوں کو بھول کر عربی عشقیہ شاعری کا اردو ترجمہ

Read more

شامی اور لبنانی مسلمانوں کی دیسی اسلام پر حیرت کے قصے

پاکستان میں اپنے زمانہ طالب علمی کے دوران یوں سمجھتا تھا کہ ساری دنیا کے مسلمان پاکستانی مسلمانوں جیسے ہی ہیں۔ مگر جوں جوں دیگر غیر مسلم اور مسلم معاشروں کو دیکھنے کا موقعہ ملا اندازہ ہوا کہ میرا تصور بالکل غلط ہے۔ اس لیے اس تصور کو میں نے مسترد کر دیا۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر پہلا والا تصور مسلمان غلط تھا تو اس کی جگہ کس تصور نے جگہ پائی ہے؟ میرے اندر پاکستانی

Read more

وہ ظلم کرے میں ظلم سہوں! یہ رسم ابھی تک باقی ہے

غزہ جل رہا تھا۔ اس کی تپتی ہوئی زمین، وہ شعلہ بار فلک، دشمنوں کے ہزار گھات۔ باپ اور بڑے بھائی کی ایک ساتھ شہادت کے غم میں نڈھال وہ آٹھ سالہ محمود اپنی ماں کا ہاتھ تھامے، بھوک، پیاس اور بے سروسامانی سے بھرے ہوئے اس جہان میں جیسے خون کے ایک سمندر میں کھڑا تھا۔ گھر کا گلستان اجڑ کر ایک کھنڈر بن چکا تھا۔ والدہ تھی کہ شہید شوہر اور بیٹے کی یاد رلاتی تو خدا کا

Read more

پرویز رشید کو بھی ”حافظ کے حلوہ“ سے نواز دو

سب کے لیے موسم بدل رہا ہے۔ میمو گیٹ اسکینڈل کے سیاسی شہید حسین حقانی پر جو پابندی عائد تھی اس کا نصف حصہ ختم کیا گیا ہے اور وہ آج کل جنگ میں ہر ہفتے تقریباً حاضری دے رہے ہیں۔ پاناما کیس کے عدالتی شہید میاں نواز شریف نہ صرف ملک آئے، تاحیات نا اہلی ختم کروائی، قومی اسمبلی کے ممبر بنے مگر اپنی جماعت کی سربراہی میں وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا

Read more

سنگاپور میں ٹیلر سوئفٹ کا کنسرٹ جو مداحوں کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی کافی مہنگا پڑا

ٹیلر سوئفٹ کے تمام چھ کنسرٹ سنگاپور میں ہونے جا رہے ہیں اور ان کے مداح مختلف جنوب مشرقی ایشیائی ممالک سے سنگاپور آ رہے ہیں۔ لیکن کنسرٹ پر تنازع تب شروع ہوا جب تھائی لینڈ کے وزیر اعظم نے الزام لگایا کہ سنگاپوری حکومت اس کے لیے بڑی رقم ادا کر رہی ہے۔

Read more

میرا باس

جنوں پریوں کا گانا (4) ’استاد جی نے گویے کو پرکھنے کے لیے چار چیزیں بتائیں، سر، راگ داری، لے کاری اور روح داری، یہ چار چیزیں پوری کسی گائیک میں نظر نہیں آئیں گی، سب میں کسی نہ کسی ایک چیز کی کمی ہوگی لیکن یہ پوری چار چیزیں استاد جی میں تھیں، استاد جی ست پٹیا گائیک تھے جنہیں سنگیت میں سمپورن گائیک کہتے ہیں‘ (انعام علی خان۔ استاد سلامت علی خاں صاحب کے شاگرد خاص) ’استاد سلامت

Read more

قوم، ملک، سلطنت: علی عثمان قاسمی کا فرض کفایہ

قیام پاکستان کے فوراً بعد تاریخ نویسی نے بٹوارے کے تناظر میں خاص اہمیت حاصل کر لی تھی۔ یہ محض زمین پر کھینچی گئی لکیر یا مالی اور عسکری اثاثوں کی تقسیم کا سوال نہیں تھا۔ دونوں نوآزاد ممالک کو ایک ہزار سالہ تاریخ کے ملبے سے اپنی ثقافتی میراث، تمدنی روایت، تاریخی بیانیہ اور مخصوص اجتماعی شناخت بھی برآمد کرنا تھی۔ نوآبادیاتی تسلط سے آزادی کی تحریک، ایک مضبوط سیاسی جماعت اور قدیم تہذیبی میراث جیسے عناصر بھارت کے

Read more

عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ: ’ہمیں کبھی ایسا نہیں لگا کہ ہمارا رشتہ ختم ہو چُکا ہے‘

کرن راؤ کہا کہنا تھا کہ ہمیں کبھی ایسا لگا ہی نہیں کہ اگر ہمارے درمیان یہ رشتہ نہیں رہا تو ہم دونوں کا تعلق بدل جائے گا، ہم نے ایک لمبا عرصہ ایک ساتھ گُزارا چاہ وہ فلمی دُنیا میں ہو یا ذاتی زندگی کی بات ہو۔

Read more

ملک احمد خان۔ چند یادیں

انسان کی زندگی میں کچھ تعلق ایسے ہوتے ہیں جو کسی بھی قسم کی مادی خواہشات سے بالاتر ہوتے ہیں ان میں کوئی بناوٹ، تکلف یا کوئی غرض نہیں ہوتی اور یہ کسی بھی قسم کی مفاداتی وابستگی چاہے وہ سیاسی پسند نا پسند ہی کیوں نہ ہو اس سے مبرا ہوتے ہیں۔ ایسے تعلقات کے متعلق لکھنا بھی بڑا مشکل ہوتا ہے کہ کہیں کوئی ایسی بات یا کوئی ایسا لفظ نہ لکھ دیا جائے جس سے ان تعلقات

Read more

حلوہ۔ سر تن سے جدا

حلوہ کا جلوہ تو سب نے دیکھ ہی لیا ہے کہ کیسے ملا حلوہ لکھا دیکھ کر آپے سے باہر ہو گئے، پاکستان میں سوجی، گاجر، بیسن، پیٹھا، دال و دیگر اشیاء سے بنائے گئے میٹھے کو حلوہ کہا جاتا ہے، پاکستان میں حلوہ ملا کی مرغوب غذا ہے، زمانہ قریب میں یا شاید موجودہ دور میں بھی مسلمان اپنے عزیزواقارب کی روح کے ایصال ثواب کے لئے روٹی اور حلوے پر ختم دے کر اسے مسجد کے ملا کو

Read more

مستنصر حسین تارڑ ۔ایک مکمل ادیب کا نامکمل خاکہ

اک وضاحت میں اپنے تئیں کرنا ضروری سمجھتی ہوں یہ خاکے نہ تو کوئی تعین و ترتیب ہے میری جانب سے بس یہ رگ جاں پہ ایک قرض ہے جو مجھے اس زندگی میں چکانا ہے، یہ وہ لوگ ہیں وہ قیمتی، اونچے ارفع، سنہرے سورج لوگ جو میرے اس ادبی سفر میں اپنی تحریر سے، اپنی گفتگو سے یا کسی بھی طرح میرے لیے مددگار ہی نہیں مہمیز ثابت ہوئے۔ میرے تخلیقی منطقے پہ اس تخلیقی جزیرے پہ مثل

Read more

گیدڑ کا عشق

یہ کہاوت تو آپ نے سنی ہوگی کہ ”گیدڑ کی جب موت آتی ہے تو شہر کی طرف بھاگتا ہے“ (بعض ماہرین حیوانات کا خیال ہے کہ اگر آہستہ آہستہ بھی جائے تو نتیجہ موت ہی کی صورت میں نکلتا ہے ) لیکن جس گیدڑ کی کہانی میں آپ کو سنانے جا رہا ہوں وہ شہر کی طرف نہیں بھاگا تھا بلکہ وہ جنگل ہی کی ایک شیرنی کے عشق میں مبتلا ہو گیا تھا۔ اب کیوں ہو گیا تھا

Read more

کچھ خواتین سیکس کے اختتامی مرحلے میں تسکین حاصل کیوں نہیں کر پاتیں اور اس مسئلے سے کیسے نمٹا جائے؟

یہ وہ سوال ہے جسے بہت سے سائنس دان اور سیکسالوجسٹ اب تک نہیں سمجھ سکے ہیں۔ خواتین کی جذباتی ذہانت اب بھی ایک معمہ ہے۔ خواتین میں سیکس کے دوران ’ہیجان شہوت‘کے بارے میں کئی کتابوں میں بہت کچھ لکھا گیا ہے۔ یقیناً ہر کسی کا تجربہ ایک جیسا نہیں ہوتا۔

Read more

پابلو نیرودا کی دوسری موت

مصنف: مارسیلا میچکوفسکی، مترجم فرقان علی خان اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ چلی جیسا ملک اپنی حالیہ تاریخ کے لحاظ سے گہرا پولرائزڈ ہے اور اپنے ممتاز شاعر پابلو نیرودا کی مطابقت پر بھی جنگ میں ہے۔ دسمبر میں، فوجی بغاوت کے پچاس سال بعد جو جنرل کو لایا آگسٹو پنوشے اقتدار میں آنے کے بعد ، چلی کے باشندوں نے آمر کی حکومت کے ذریعے اختیار کیے گئے بھاری ترمیم شدہ آئین کو تبدیل کرنے

Read more

آخری رسومات

آئے دن خود کشیاں بڑھ گئی ہیں۔ پتا نہیں آج کل کے نوجوانوں کو کیا ہو گیا ہے۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر جذباتی ہو جاتے ہیں اور اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ بس یہی کچھ ہوتا ہے جو بعد میں کہا جاتا ہے۔ کبھی ہم نے سوچا کہ یہ جن کو ہم چھوٹی چھوٹی باتیں کہتے ہیں وہ کتنا بڑا اور گہرا زخم لگا سکتی ہیں۔ بچپن میں سکھایا گیا تھا کہ اگر ایک قطرہ پانی بار بار

Read more

اجتماعی خوشیوں کی کاوشیں

ہم میں سے اکثر لوگ معاشرے میں بہتری کے لئے سوچتے ہیں اور کچھ کرنا بھی چاہتے ہیں لیکن کچھ کر نہیں پاتے تاہم کچھ خوش قسمت لوگ ایسے بھی ہیں کہ جو اس معاشرتی ذمہ داری کو نہ صرف سوچتے ہیں بلکہ پورا بھی کر لینے میں کامیاب بھی ہو جاتے ہیں اس کا پیمانہ چاہے مختصر ہی سہی پر وہ لوگ معاشرتی اصلاح کے عمل کو کسی نہ کسی سطح پر جاری رکھے ہوئے ہوتے ہیں اور میرے

Read more

آخری اسٹیشن (2)

26 نومبر 2023 مسافر گاڑی سے اترا اور لمحے بھر کو آنکھ اٹھائی تو سامنے گندم کی ”پرالی“ سے اٹی خنک زمین پر ایک تخت بچھا تھا جس کے ماتھے پہ لکھا تھا؛ تخت محل سطح سمندر سے بلندی 499 فٹ تعمیر شدہ 1897 آہ۔ بخت کے تخت سے یک لخت اتارا گیا تخت محل۔ کسی سہاگن کی اجڑی مانگ جیسا تخت محل مجھے اپنی جانب شدت سے کھینچ رہا تھا۔ اس خالی عمارت میں بلا کی کشش تھی جس

Read more

غزہ ، انسانی ضمیر اور خودسوزی

اکتوبر کی آٹھ تاریخ سے فروری کی پچیس تاریخ ہو گئی اور غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بمباری جاری ہے۔ ان محصور مظلوموں سے کہا جاتا ہے کہ اس علاقے سے نکل جاؤ ورنہ ہمارے بموں کا نشانہ بنو گے اور جب عورتیں سفید جھنڈا اٹھائے بچوں کے ساتھ اس علاقے کو چھوڑنے کے لیے ان شکستہ سڑکوں پر نکلتی ہیں تو چھتوں پر سے اسرائیلی فوجی ان کو گولیوں کا نشانہ بناتے ہیں۔ اس دہشت کے عالم

Read more

زمین کی بیٹی آفرین قیومی سے کچھ باتیں

پچھلے سال میری ملاقات اپنی دوست کی بیٹی آفرین سے البامہ میں ہوئی جو اپنی زندگی کے ساتھی رسل کے ساتھٹرنٹن، جارجیا سے بطور خاص ہم سے ملنے آئیں۔ دونوں اپنی ساتھ اپنے بیس ایکڑ رقبہ پہ محیط کھیت میں اگائی ڈھیروں سبزیاں بھی ساتھ لائی۔ درختوں سے اتری مختلف رنگوں کی تازہ اور خوش رنگ سبزیوں کی قوس و قزح اس نوجوان جوڑے کے محبت سے کھلے شاداب اور تر و تازہ چہروں کی مانند مجھے بہت بھلی لگی۔

Read more

مونگرے اور اماں کی یاد

کرونا کی وبا جب عروج پر پہنچی اور لاک ڈاؤن پاکستان میں بھی اتنا سنجیدہ ہوا کہ گھروں کے مرکزی دروازے دنوں مقفل رہنے لگے۔ گھریلو ملازمین اور مددگاروں کی مہینوں چھٹی ہو گئی۔ اسکول اور دفاتر یا تو آن لائن ہو گئے یا غیر معینہ مدت کے لئے بند۔ تب لوگوں کو اگر تالے لگے دروازے ڈرتے ڈرتے، وہم زدہ سوچوں کے ساتھ کھولنے پڑتے تو صرف دوا دارو یا سبزی راشن کے لئے۔ اور اس کے ہاں تو

Read more

لباس، عربی اور بھرکس

ارض پاک یوں تو بہت سی باتوں کے لیے مشہور ہے لیکن ہمارا ماننا ہے کہ دراصل یہاں کے باشندے کسی بھی چیز کا بھرکس نکالنے میں کمال مہارت رکھتے ہیں۔ وہ چیز مادی بھی ہو سکتی ہے اور غیر مادی بھی۔ کوئی خیال ہو سکتا یا وبال ہو سکتا ہے۔ یہ مہارت عزیز ہم وطنوں نے بہت محنت سے حاصل کی ہے۔ بھرکس کے بارے میں لغت کا کہنا ہے کہ کسی چیز کو مسلسل کوٹنے سے اس کی

Read more

حضرت خواجہ عبدالخالق گوجدوانی اور سلطان عثمان غازی

حضرت خواجہ عبدالخالق گوجدوانی قدس سرہ 12 ویں صدی عیسوی کے نامور اولیائے اکرام میں سے ایک تھے۔ آپؒ حضرت امام مالکؒ کی نسل سے تھے۔ آپؒ کے والد حضرت عبدالجمیلؒ بھی ایک ولی اللہ اور عارف تھے۔ آپؒ کا پایہ و مرتبہ بہت بلند تھا۔ کہا جاتا ہے کہ آپؒ کی حضرت خضر علیہ السلام سے دوستی تھی اور اکثر ان سے گفتگو اور بات چیت کیا کرتے تھے۔ آپؒ کے والد حضرت عبدالجمیلؒ بارہویں صدی کے اوائل میں

Read more

قدیم یونانیوں میں ’آوارہ بچہ دانی‘ کا نظریہ جس کے ڈر سے کنواری خواتین کی شادی کر دی جاتی

یہ خیال کیا جاتا تھا کہ بچہ دانی ایک ایسا جانور ہے جو جسم کے اندر گھومتا پھرتا ہے اور جس پر عورت کا کوئی کنٹرول نہیں: اسے ایک ’آوارہ بچہ دانی‘ سمجھا جاتا تھا۔

Read more

وہ ہر جگہ پہ سونے والے کیا ہوئے

مشاعرہ اپنے جوبن پر تھا ایک نوجوان شاعر لہک لہک کر اپنے اشعار سنا رہا تھا اور سامعین سے داد وصول کر رہا تھا۔ میں سٹیج کے عین سامنے نشست پر بیٹھا مشاعرہ سن رہا تھا اچانک میری نظر سٹیج پر جلوہ افروز صدر محفل پر پڑی تو دیکھا کہ جناب اونگھ رہے ہیں۔ جیسے ہی کسی شعر پر داد پڑتی ہے اور شور بلند ہوتا ہے تو اچانک سے جاگ جاتے ہیں اور ایک ہاتھ فضا میں لہرا کر

Read more

محبوب کی یاد کی نفسیات

اگر میں آپ پر پابندی لگاؤں کہ اگلا ایک منٹ آپ نے سفید ریچھ کے بارے میں نہیں سوچنا تو آپ سفید ریچھ کے بارے میں نہ سوچنے کی پوری کوشش کرتے ہوئے دراصل سفید ریچھ کے بارے میں ہی سوچ رہے ہوں گے۔ ہے ناں حیران کن بات؟ اب ایک کہانی سناتا ہوں، جو قریب قریب ہر دوسری لڑکی کی کہانی ہے۔ ایک لڑکی کو کسی سے پیار ہوا۔ جب بریک اپ ہو گیا تو اس کے لیے محبوب

Read more

یہ ایک ڈیجیٹل الیکشن تھا

اس الیکشن میں کئی نئی چیزیں سامنے آئی ہیں جنہوں نے الیکشن مہم سے لے کر ووٹنگ تک اور نتائج سے لے کر حکومت سازی تک پاکستان کا دہائیوں پرانا نظام ہلا کر رکھ دیا ہے، یہ نئے پاکستان کا طرز فکر ہے، عملی سوچ ہے اور نیا رخ ہے۔ سب سے پہلا فیکٹر سوشل میڈیا ہے جسے عمران خان کے چاہنے والوں نے اتنی خوبصورتی اور مہارت کے ساتھ استعمال کیا کہ پرانے جغادری الیکشن مہم سے لے کر

Read more

اچھرہ کا واقعہ اور مریم نواز کی ’ریڈ لائن‘

مریم نواز نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد کہا ہے کہ ’کسی خاتون کو ہراساں کرنا مریم نواز کی ریڈ لائن ہے۔ اقلیتیں ہمارے سروں کا تاج ہیں اور اقلیتوں کے لیے محفوظ پنجاب دیکھنا چاہتی ہوں‘ ۔ نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس عزم کو اگر گزشتہ روز اچھرہ لاہور میں پیش آنے والے سنگین ہراسانی کے واقعہ کی روشنی میں دیکھا جائے تو یہ امید کی جا سکتی ہے کہ نئی صوبائی حکومت

Read more

کیا یہی حب الوطنی ہے؟

بلاشبہ موجودہ عام انتخابات میں عمران خاں کے پیروکاروں کی کثیر تعداد ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے نکلی اور نہ صرف پختونخوا میں واحد اکثریتی جماعت بن کر ابھری بلکہ مرکز اور پنجاب میں بھی اس کے ارکان کی قابل ذکر تعداد منتخب ہوئی۔ حسب سابق اس بار بھی دھاندلی کا شور اٹھا۔ اس شور سے قطع نظر ہمارا تحریک انصاف کی پیروی کرنے والوں سے سوال ہے کہ کیا بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورحکومت میں یا اس

Read more

چیف جسٹس پاکستان کا فیصلہ بشپ آزاد مارشل کے مطالبہ کی توثیق ہے

ہر سو عجب بے یقینی اور ابہام کی دھول چھائی ہے۔ الزام تراشی اور دشنام طرازی کے ہتھیاروں سے قومی سیاست کے تالاب کو گدلا کر کے اپنے اپنے مفادات کی مچھلیاں پکڑنے کی مہم جوئی کا بازار گرم ہے۔ موجودہ صورت حال کا حکومت کو ایک فائدہ یہ بھی ہوا ہے کہ اقلیتوں سے جڑے قومی اہمیت کے ایک نہایت سنجیدہ معاملہ کو نظروں سے اوجھل رکھنے کے لئے میڈیا کو کچھ خاص نہیں کرنا پڑا۔ سیاسی گرما گرمی

Read more

سب کچھ ہے نا تمام میری جاناں تیرے بغیر

یہ زندگی بھی ایک عجیب گورکھ دھندا ہے اور انسان اس کائنات میں مظلوم ترین مخلوق ہے۔ اپنے ازل سے نا بلد، انجام سے بے خبر، منبع نا معلوم اور منزل ناپید۔ وہی صبح ہے، وہی آسمان ہے، وہی چاند اور ستارے ہیں، وہی سورج ہے، وہی ہوائیں ہیں، وہی فضائیں ہیں، مگر اس سارے منظر سے اگر ہوئی اپنی جگہ سے ہٹ رہا ہے تو وہ صرف انسان ہے کہنے کو افضل ترین، احسن تقوم پر بنایا گیا لیکن

Read more

فروغ فرخزاد: ایرانی شاعرہ جن کی تصانیف شہوت انگیز اور مخرب اخلاق کہہ کر تہران کے چوک پر نذر آتش کی گئیں

تاہم اردو دنیا میں پروین شاکر اور فروغ فرخزادہ کا موازنہ کیا جاتا ہے لیکن فروغ کے بارے میں مغربی دنیا جتنا جانتی ہے اور انھیں عالمی ادب میں جو پذیرائی حاصل ہے وہ پروین شاکر کے حصے میں نہ آ سکی ہے۔

Read more

یونی ورسٹی کی ایک کہانی

بچپن سے ہی مزاجاً سست روی کا شکار تھا۔ ہوش سنبھالنے کے بعد گھر کے پیچھے لگے درخت کی نیچے لیٹ کر میں یہی سوچتا رہتا تھا کہ دنیا کا وہ کون سا کام ہے جو میں کروں تو مجھے محنت کم کرنی ہو گی اور عزت زیادہ ملے گی۔ اور اس سے گزر بسر بھی ہو جائی گی۔ کیونکہ بچپن میں ابو محنت اور عزت پر کافی بڑے لکچر دیا کرتے تھے۔ کافی سوچ بچار، اور سنگت ساتھیوں سے

Read more

یادوں میں بسی خوشبو کا سفر

خوشبو بھی کتنی عجیب اور دل کش چیز ہے۔ ہواؤں اور فضاؤں میں اڑتی ہوئی ایک دوسرے تک پہنچ جاتی ہے۔ آپ اداس بیٹھے ہوں یا مغموم ہوں قریب سے کوئی خوشبو سے بھرا ہوا جھونکا گزرے تو طبیعت سرشار ہو جاتی ہے۔ خوشبوؤں کے ساتھ بہت سے جذبات جڑے ہوتے ہیں۔ خوشبو کے آنچل سے یادوں کی ایک بارات نکلتی ہے۔ خوشبو وہ مسافر ہے جو محبت کی راہ پر پیدل چلتی ہے۔ خوشبو کے مختلف رنگ ہوتے ہیں

Read more

میر واہ کی راتیں: ایک ریویو

کہتے ہیں کہ اچھی کتاب کو آپ نہیں ڈھونڈتے بلکہ وہ خود آپ کو ڈھونڈ لیتی ہے۔ کچھ ایسا ہی میرے ساتھ بھی ہوتا ہے۔ عموماً میں وہ کتابیں خریدتی ہوں جن کے مصنفین سے آگاہ ہوتی ہوں یعنی جو پاپولر فکشن رائٹرز میں شمار کیے جاتے ہیں۔ لیکن کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ کسی کتاب کا سرورق اتنا خوبصورت ہوتا ہے کہ وہ میری توجہ کھینچ لیتا ہے تو کبھی کتاب کا عنوان اپنی کہانی خود کہہ

Read more

اسلام پاکستان میں ہی کیوں خطرے میں رہتا ہے؟

سپریم کورٹ کی طرف سے ایک احمدی شہری کو ضمانت دینے کے معاملہ پر سامنے آنے والے مباحث، الزامات، بیانات اور احتجاج کی روشنی میں یہ سمجھنے کی شدید ضرورت ہے کہ آخر کیا وجہ ہے کہ اسلام کو پاکستان میں ہی خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ دنیا میں پچاس سے زائد ممالک میں مسلمانوں کی اکثریت ہے اور وہ کسی حد تک اسلامی شعائر کے مطابق زندگی گزارتے ہیں لیکن وہاں سے کبھی ’اسلام خطرے میں ہے‘ یا توہین رسالت

Read more

ترکیہ میں چند روز

بچپن ہی سے سنتے آئے تھے کہ اگر ہم پاکستانیوں کی کسی ملک میں واقعی عزت ہوتی ہے، احترام اور لحاظ کیا جاتا ہے تو وہ ترکیہ ہے۔ ترک اپنی جنگ آزادی اور پہلی جنگ عظیم ( 1918۔ 1914 ) کے دوران مشکل حالات میں برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کی طرف سے ان کے حق میں چلائی جانے والی تحریک خلافت، ان کے لئے چندہ اکٹھا کرنا، ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی روانگی، اخلاقی و سیاسی

Read more

بیوی کی باتیں سن کر 17 لاکھ ڈالرز کمانے والا شخص دھوکہ دہی کا مجرم قرار

امریکہ میں کاروباری ہیرا پھیری کی روک تھام کے لیے ذمہ دار یو ایس سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے ایک شخص پر بیوی کی کاروباری گفتگو سن کر غیر قانونی طور پر 17 لاکھ ڈالرز منافع کا الزام لگایا ہے۔

Read more

لاہور کا اندرون، ایک سفرنامچہ

زندگی ایک کھیل ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کھیل کے کھلاڑی بھی ہم ہیں اور تماشائی بھی۔ اس کھیل کو یادگار اور خوبصورت بنانے کے لیے ہم دونوں جیون میں کچھ منفرد کرتے رہتے ہیں، جیون ساتھی جو ٹھہرے! خیر آج اتوار کا دن ہے اور زندگی اس لیے بھی بھلی لگ رہی ہے کہ یونیورسٹی سے ہفتہ بھر کی چھٹیاں ہیں۔ موسم بہت خوشگوار ہے۔ گرما کی آمد آمد ہے اور بہار کا چرچا ہے۔ پتوں

Read more

مقامی زبانوں کا تحفظ کیوں ضروری؟

(کلیدی خطبہ: افتتاحی تقریب، پاکستان کی مادری زبانوں کا ادبی میلہ۔ 16 فروری، 2024 ) تقریباً چالیس برس پرانی بات ہے، بی اے کی فلسفے کی کلاس میں، میں اپنی پروفیسر صاحبہ سے اس بات پر الجھ پڑی تھی کہ خیال لفظ کا محتاج نہیں بلکہ لفظ سے ماورا کوئی شے ہے۔ اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ میرے ذہن میں ایسے ہزاروں خیالات ہیں جنھیں بیان کرنے کے لیے الفاظ موجود نہیں ہیں۔ پروفیسر صاحبہ نے بہتیرا سمجھایا

Read more

چیخوف کے ناولٹ ”تین سال“ کا کرداری مطالعہ (قسط 02 )

فیودر استیپانچ بھاری پاٹ دار آواز کا حامل ایک اسی سالہ خود پسند بوڑھا شخص ہے جو عورت اور مرد کو برابر نہیں مانتا۔ اس کا ثبوت وہ یوں دیتا ہے کہ اپنی بیٹی کو بیٹوں کے برعکس نہ ہی سکول بھیجتا ہے اور نہ اس کی رائے کو اہمیت دیتا ہے۔ یہ اس بات پر خفا نظر آتا ہے کہ اس کے بیٹے الکسئی فیودرووچ نے شادی کرتے وقت باپ سے اجازت لینا بھی ضروری نہیں سمجھا۔ یہ ایسا

Read more

کیا موسیقی عضو تناسل میں خیزش کا سبب بنتی ہے؟

گزشتہ دنوں ایک معروف قلم کار ”حیدر جاوید سید“ نے اپنی فیس بک وال پہ ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں مفتی خالد مدنی امت مسلمہ کے ایک بڑے ہی اہم موضوع پر روشنی ڈال رہے تھے۔ ” ان کا کہنا تھا کہ گانے وغیرہ سننا حرام ہے اور کچھ گانوں کے متعلق وہ ارشاد فرما رہے تھے کہ جو خاص طور پر ان گانوں کو سنے گا اس کا نکاح ٹوٹ جائے گا بیوی فارغ ہو جائے گی

Read more

کیا چقندر دل کے آپریشن اور فالج سے بچا سکتا ہے؟

چندی پور گاؤں میں ہمارے گھر میں جہاں اب چھوٹے بھائی شیخ محمد فیاض کے لیے رہائشی پورشن بنا ہوا ہے وہاں پہلے بیر کا بہت بڑا درخت ہوتا تھا۔ غالباً سال 1984 تھا، چولستان روہی کے چرواہے اپنی بکریوں کا ریوڑ لے کر ہمارے گاؤں کے پاس گزرے تو سستانے کے لیے کچھ دیر رک گئے۔ مجھے ٹیڈی نسل کا بکری کا بچہ بہت اچھا لگا۔ ابا جی سے ضد کی اور انھوں نے ڈیڑھ سو روپے میں خرید

Read more

یوسف امام کی کتاب "نقوشِ حیات رفتہ” پر تبصرہ

مبصر: ڈاکٹر تہمینہ عباس کتاب: نقوش حیات رفتہ (یادداشتیں ) مصنف: یوسف امام پبلشر: فضلی سنز پرائیویٹ لمیٹڈ سن اشاعت: فروری 2024 ء ”نقوش حیات رفتہ“ یوسف امام کی یادداشتوں پر مشتمل ان کے سوانحی مضامین اور شاعری کا مجموعہ ہے۔ یوسف امام صاحب زمانہ ٔطالب علمی سے ہی فعال شخصیت تھے۔ ہم نصابی سرگرمیوں اور ترقی پسند مصنفین کی ادبی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیتے تھے۔ کالج کے طلبہ یونین میں انتخاب جیت کر نائب صدر اور ( صدر

Read more

بوسنیا کی چشم دید کہانی-58

اسی شام روقے نکولس اور اس کی بیگم سلاجہ کے ہاں آئے ہوئے تھے واپسی پر ہمیں انھیں بھی ساتھ لے کر جانا تھا۔ سلاجہ کا گھر لوبینا سے کوئی تین کوس باہر ایک چھوٹے سے گاؤں میں واقع تھا۔ اس کا گھر بالکل ویسا ہی تھا جیسا ہمارے ہاں ایک متوسط دیہاتی گھر ہوتا ہے۔ سلاجہ یہاں اپنے والدین، اپنی بہن اور اس کے کمسن بچے کے ساتھ رہتی تھی۔ اس کا خاوند مسلمان تھا اور جنگ دونوں کے

Read more

یقین نہیں آتا تو صبر کیسے آئے

میری معمولی سی کامیابی پہ خوش ہونے والی اور ذرا سی تکلیف پہ تڑپ اٹھنے والی میری ماں اس دنیا میں نہیں رہی۔ میری کل دنیا میری ماں تھی اور میری دنیا اب ختم ہو چکی ہے۔ ماں اب میں کیسے رہوں۔ کس سے فرمائش کروں۔ کس سے ضد کروں، آپ ہی سے تو کرتی تھی ساری ضدیں۔ ایک آپ ہی پہ تو میرا بس چلتا تھا۔ میں ساری دنیا سے ڈرتی تھی لیکن آپ سے مجھے کبھی ڈر نہیں

Read more

عورت سے مرد اور پھر باپ بننے کا سفر: ’لوگوں نے کہا ایک لڑکی باپ کیسے بن سکتی ہے‘

للت جب پیدا ہوئے تو ان کو ایک لڑکی کی شناخت ملی لیکن ان کو ہمیشہ سے لگتا تھا کہ ان کے جسم میں کچھ گڑبڑ ہے۔ جب انھوں ڈاکٹر کو دکھایا تو پتا لگا کہ وہ جنسی طور پر مرد ہیں۔ ان کو تفویضِ جنس کے تین آپریشن کروانے پڑے۔ وہ اب شادی شدہ ہیں اور ایک بیٹے کے باپ ہیں۔

Read more

ملکی سیاست میں نیا رجحان

کسی بھی ملک کی تقدیر بدلنے میں نوجوان اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اس سلسلے میں ان کا بہترین راستہ جمہوری راستہ ہوتا ہے۔ ملک میں اس بار نوجوان طبقے نے بڑھ چڑھ کر ووٹ ڈالا اور فیصلہ سازی کی کوشش کی لیکن دو ہفتے ہونے کو ہیں اس بار اب تک یہ فیصلہ نہیں ہو سکا کہ حکومت کون بنائے گا؟ یہ بات واضح ہے کہ کوئی بھی جماعت اس بار نہ تو خود خوشی سے حکومت بنانے

Read more

مادری زبانوں میں سندھی زبان کی اہمیت

مادری زبان انسان کی کلیدی پہچان ہوتی ہے۔ بچہ جب دنیا میں وارد ہوتا ہے تو سب سے پہلے اپنی ماں ہی کی آواز سنتا ہے، ماں سے مانوس ہوتا ہے اور جب بولنے لگتا ہے، تو اپنی ماں کی زبان میں ہی بولنا شروع کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سب کو اپنی مادری زبان سے بے انتہا انسیت ہوتی ہے۔ ہم جیسے معاشروں میں بچوں کو انگریزی زبان میں تعلیم دلوانے کو خواہ مخواہ مجبوری اور ”اسٹیٹس سمبل“

Read more

چیخوف کے ناولٹ ”تین سال“ کا کرداری مطالعہ (قسط 01 )

آنتون پاولاویچ چیخوف کا ناولٹ ”تین سال“ پہلی بار 1895 ء میں Russkaya Mysl رسالہ کے جنوری اور فروری کے شماروں میں شائع ہوا۔ اس کو اردو ادب کی دنیا سے متعارف کروانے والی شخصیت ظ۔ انصاری کی ہے جنہوں نے اسے اردو جامہ پہنایا۔ اس ناولٹ کے مرکزی کردار الکسئی فیودرووچ (لاپتیف) اور یولیا سرگئی ونا ہیں۔ دیگر کردار ان مرکزی کرداروں کی کہانی کو منطقی انجام تک پہنچانے میں جٹے ہیں۔ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ

Read more

ماہی گیر کا بیٹا جن کا ’بھلے‘ کہنا وائرل ہوا: ’بیٹے نے کہا اگر کاسٹ میں بلال عباس ہیں تو ڈرامہ ضرور کریں‘

پاکستانی اداکار علی گُل ملاح کا، جو ہم ٹی وی کے مقبول ڈرامہ سیریل ’عشق مُرشد‘ کی تقریباً ہر قسط میں صرف ایک سین میں نظر آتے ہیں لیکن اُن کا کردار سوشل میڈیا پہ وائرل ہے۔ مقبولیت کے بعد لوگ اُنھیں ’بھلے‘ کہہ کر بھی مخاطب کرتے ہیں۔ بی بی سی اردو کے ساتھ انٹرویو میں اُن کا کہنا تھا کہ اُن کا اپنا اور کردار کا بھولا پن لوگوں کو بھا گیا ہے۔

Read more

نہاتی دھوتی رہ گئی تے نک اتے مکھی بہہ گئی

میاں صاحب کی سیاسی ولادت با سعادت تو جنرل جیلانی اور جنرل ضیا الحق کی عسکری چھتری تلے ہوئی، لیکن یہی چھتری بار بار چھن جاتی رہی، ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ قسمت کے دھنی ہیں، اقتدار کی راہداریوں سے بار بار نکالے جانے کے باوجود کچھ عرصے بعد اقتدار کے سنگھاسن پر براجمان ہو جاتے رہے۔ 2024 کا الیکشن انہی کی خواہش پر دو چیف کی رضا مندی سے شرمندۂ تعبیر ہوا، انہیں باور کرایا

Read more

ہنٹر والی: ہندوستانیوں کے دلوں پر راج کرنے والی آسٹریلوی سٹنٹ وومن نادیہ کی کہانی

اداکارہ اور سٹنٹ وومین میری این ایونز، جو اپنے سٹیج کے نام ’فیئرلیس نادیہ‘ کے نام سے مشہور تھیں، نے 1935 میں جب ہندی فلم ’ہنٹر والی‘ (دی وومن ود دا ووپ) میں جلو گر ہوئی تو اُس وقت کی ہندوستانی فلم انڈسٹری میں طوفان برپا ہوگیا۔

Read more

87 یا 55: پی ٹی آئی قومی اسمبلی کے کن حلقوں میں دھاندلی کا دعویٰ کر رہی ہے؟

تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی میں 180 نشستیں جیتنے اور دو تہائی اکثریت کے دعوے کس بنیاد پر اور کیوں کیے جا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ سوال بھی انتہائی اہم ہے کہ تحریک انصاف کے اس دعوے پر اگلا قانونی مرحلہ کیا ہے؟

Read more

میسٹربیشن یا خود لذتی کے بارے میں سائنس کیا کہتی ہے؟

تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ خود لذت کے اس جنسی عمل کے کچھ فوائد بھی ہیں، جیسے قوت مدافعت کو بہتر بنانا، خواتین میں ماہواری سے قبل تناؤ دور کرنا اور پروسٹیٹ کینسر کے خطرے کو کم کرنا۔

Read more

زیب سندھی کے افسانوں کا مجموعہ: ڈانسنگ گرل

صاحب کتاب زیب سندھی کا آبائی شہر لاڑکانہ ہے، سندھ کے شہر خیر پور میڑس میں پیدا ہوئے اور مستقل سکونت حیدرآباد سندھ میں ہے۔ سندھ یونیورسٹی سے سندھی ادب میں ماسٹر کیا۔ درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ رہے۔ علاوہ ازیں ریڈیو پاکستان میں پروڈیوسر کے عہدہ پر بھی فائز رہے۔ ادب کی دنیا میں سترہ سال کی عمر میں 1974 میں پہلا افسانہ لکھ کر قدم رکھا اور انیس سال کی عمر میں افسانوں کا پہلا مجموعہ

Read more

دنیا میں چند دنوں کی مہمان قرار دی جانے والی دھڑ جڑی بہنیں جنھوں نے زندہ رہ کر ڈاکٹروں کے اندازے غلط ثابت کیے

مریم اور ندے جب پیدا ہوئیں تو جسمانی طور پر آپس میں جڑی اِن جڑواں بہنوں کے بارے میں خیال ظاہر کیا گيا تھا کہ وہ دنیا میں چند ہی دنوں کی مہمان ہوں گی۔

Read more

دائروں کا سفر – چکوال اور راولپنڈی کے الیکشن کا احوال

وقت اور تاریخ دونوں ہی ظالم ہیں۔ زندگی کے معاملات میں بعض دفعہ وقت انسان کوایک دو راہے پرلا کھڑا کرتا ہے جہاں فیصلہ کرنے کے لیے فقط چند لمحوں کی مہلت ملتی ہے۔ اب یہ اس شخص پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ ان چند لمحوں میں سقراط کا رستہ اختیار کرتا ہے یا سقراط کو زہر دینے والوں کا ۔ کراچی کا حافظ نعیم الرحمن بنتا ہے یا چکوال کا سردار غلام عباس۔ یہ فیصلہ کن گھڑی جلد

Read more

چھانگا اور چیف

ڈھاڈر کے مین چوک میں، ہمارے گھر اور مارکیٹ کے سامنے، جہاں سندھ نصیرآباد سبی سے کوئٹہ جانے والی ہر بس اور ویگن رکھتی۔ وہاں چھانگا نامی ایک ہندو نے عجیب کاروبار شروع کیا۔ اس نے کیکر کے بلند و بالا گھنے درخت کے نیچے درجن بھر نئے نکور مٹکے رکھے۔ رات کو ان میں پانی بھر دیتا اور صبح پہلی بس کے آتے ہی جگ بھر کر، ایک کلاس اٹھا کر بس کی کھڑکیوں سے مسافروں کو ٹھنڈا ٹھار

Read more

درمان درد

کہتے ہیں کہ ادب کا مطالعہ آپ کو زندگی کے مسائل کو حل کرنے اور سفر حیات میں درپیش مشکلات سے نمٹنے کا طریقہ سکھاتا ہے۔ کتاب اور ادب کی وابستگی سے پیدا ہونے والے شعور کے نور سے پر پیچ شاہراہ حیات اس قدر روشن ہوتی ہے کہ ہر مشکل آسان ہوتی جاتی ہے۔ ان سب باتوں کو بہت سے دیگر احباب کی طرح میں نے بھی صرف کتابوں میں پڑھ رکھا تھا، بہت سے لوگوں کی مانند میرے

Read more

زندگی محبت اور ذلت کی آمیزش ہے

یہ حقیقت مجھ پر دریائی ویرانوں میں کھلی۔ سفید چادر اوڑھنے والا محبت نہیں کر سکتا۔ داغدار دامن والا ہی زندگی کی ان بہاروں سے لطف اندوز ہوتا ہے۔ میری پہلی پوسٹنگ طالب والا پتن کے اس پار ماورائی داستانوں کی زمین تخت ہزارہ میں ہوئی۔ موٹر وے اس وقت نہیں تھی اس لیے سیال موڑ سے وہاں تک ویرانہ ہی ویرانہ تھا۔ چناب کی منہ زور موجوں کو بند باندھ کر قید کر لیا گیا تھا لیکن عشق و

Read more

2022 کی نوبل انعام یافتہ مصنفہ اینی ارنو کی کتاب ”گمشدہ“ کا ایک جائزہ

اینی ارنو ادب کا نوبل انعام جیتنے والی پہلی فرانسیسی مصنفہ ہیں۔ اینی ارنو کو 2022 ء کے نوبل پرائز کا حقدار ٹھہرایا گیا۔ اینی کی زیادہ تر تحریریں سوانحی نوعیت کی ہیں لہذا کچھ ناقدین کے مطابق یہ ان کے ذاتی مشاہدے کی طاقت ہے کہ قارئین انھیں غلط طور پر خود اپنی زندگی کا مورخ سمجھتا ہے۔ ان کے مطابق اینی ارنو نے ہمیشہ اس بات پر اصرار کیا ہے کہ وہ سوانحی تحریروں کی بجائے افسانے کی

Read more

سراج الحق کی شکست کا نوحہ

الیکشن میں عجب تماشا ہو گیا۔ انسانیت کا پلڑا ہلکا ہو گیا؟ کیا یہ سچ ہے؟ یہ انہونی کب اور کیسے ہوئی؟ پاکستانی معاشرے میں ایک طرف شخصیت پرستی، کرپشن، اقرباء پروری، رشوت، سفارش، فراڈ، دھوکہ، نسلی منافرت، علاقائی تعصب، مذہبی گراوٹ، اخلاقی تنزلی، جہالت میں گھرے ہوئے افراد کا جم غفیر اور دوسری طرف مختصر سے گروہ کے ساتھ عدل و انصاف اور انسانیت کا علم بردار کھڑا ہے۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ کلمہ طیبہ کے نام پر

Read more

الیکشن کے کاندھے پر سر رکھے سسکیاں لیتے لوگ ( 1 )

عوام کو انتخابی نشان سمجھ نہیں آئے گا، امیدواروں کا پتہ نہیں چلے گا، پو لنگ اسٹیشن معلوم نہیں ہو سکے گا، ووٹ ڈالنا آسان نہیں ہو گا، کوئی ایک تصور بھی عوام نے درست ثابت نہ ہونے دیا۔ عوام کو سب کچھ سمجھ میں آ گیا، عوام نے اپنا فیصلہ سب کو سمجھا دیا۔ الیکشن کے دوران جو کچھ ہوا عوام کو وہ بھی سمجھ میں آ گیا الیکشن کے بعد جو کچھ ہوا عوام کو وہ بھی سمجھ

Read more