پاکستان میں خواتین کو دستیاب معاشی مواقع بہتر ہونے کی وجہ کیا ہے؟

کراچی — پاکستان سے تازہ سبزیاں اور پھل بیرون ملک برآمد کرنے کے کام سے شازیہ متین گزشتہ چار برس سے وابستہ ہیں اور ان کا کاروبار مشرق وسطیٰ سے لے کر مشرقِ بعید، یورپ اور امریکہ تک پھیلا ہوا ہے۔

Read more

سینٹ الیکشن کے بعد ایک کالم پیپلز پارٹی کے نام

جو لوگ ملک کے آئین کو پاؤں تلے روندتے ہیں ان سے قانونی جنگ نہیں لڑی جا سکتی، ان سے جمہوریت کی اقدار پر بات نہیں کی جا سکتی، ان سے ووٹ کی حرمت کا تقاضا نہیں کیا جا سکتا، ان سے مسائل کے قانونی پہلو زیر بحث نہیں لائے جا سکتے۔ جمہوریت کی جنگ میں غیر جمہوری قوتوں کو صرف یہ بتا دینا کافی نہیں ہو سکتا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، یہ بحث ان سے نہیں ہو سکتی جو سمجھتے ہیں کہ موجودہ جمہوریت بہترین انتظام ہے۔

Read more

قرارداد مقاصد: جب ریاست ’مشرف بہ اسلام‘ ہوئی

مارچ کا مہینہ پاکستان کی تاریخ میں اہم واقعات اور مختلف حوالوں سے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ 72 سال قبل مارچ ہی کے مہینے میں پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی نے اپنے بجٹ اجلاس میں قراداد مقاصد منظور کر کے ریاست کو ”مشرف بہ اسلام“ کرنے کا فریضہ سرانجام دیا۔ قیام پاکستان کے بعد برطانوی پارلیمان کا بنایا ہوا ”حکومت ہند کا قانون مجریہ 1935ء“ پاکستان کا عارضی آئین بنا۔ پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کے

Read more

پوپ فرانسس اور آیت اللہ سید علی السیستانی میں ملاقات

6 مارچ 2021 کو دنیا بھر کے میڈیا نے انتہائی جوش و خروش کے ساتھ پوپ فرانسس (جن کا اصل نام جارج ماریو برگوگلیو ہے) کے دورہ عراق کو کوریج دینا شروع کر دی۔ ٹیلی ویژن سکرینز پر عراقی شہر نجف اشرف میں حرم امام علی علیہ السلام کے قریب کسی تنگ گلی میں پوپ کو پیدل چل کر شیعہ مسلمانوں کے با اثر فقیہہ، مرجع تقلید و مجتہد آیت اللہ سید علی السیستانی کے چھوٹے سے کرائے کے گھر

Read more

کیا سری لنکا میں برقعے پر پابندی لگائی جانے لگی ہے؟

پبلک سکیورٹی کے وزیر سراتھ ویراسیکرا نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ انھوں نے اس سلسلے میں ایک کابینہ کا حکم نامہ منظور کر دیا ہے اور اسے اب صرف پارلیمانی منظوری کی ضرورت ہے۔

Read more

ہم جنسیت جرم نہیں

محترمہ نادرہ مہرنواز ہم سب کے لئے مستقل لکھنے والوں میں سنجیدہ، حقائق پر مبنی اور مدلل مصنفہ کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔ چالیس برس قبل ناروے منتقل ہونے سے پہلے کراچی میں ایک باوقار خاتون صحافی کے طور پر اپنی شناخت رکھتی تھیں۔ کچھ عرصہ پہلے میں نے انہیں تجویز دی کہ اہل پاکستان کو ناروے کی تاریخ، سیاست، معیشت اور معاشرت سے متعارف کروانے کے لئے مضامین کا ایک سلسلہ شروع کریں۔ ناروے انسانی ترقی کی درجہ

Read more

قوم پرستی اور وطن فروشی میں کیا فرق ہے؟

قوم پرستی کے متعلق عام طور پر دو طرح کی رائے پائی جاتی ہے ایک مکتب فکر کا ماننا ہے کہ قوم پرستی تنازعات کو فروغ دینے کا باعث بنتی ہے جبکہ دوسرے مکتب فکر کا ماننا ہے کہ یہ قومی وحدت اور یکجہتی کے لیے ایک قوت کا کام کرتی ہے اور جب یہ فرد کو شناخت اور اس سے تعلق کا احساس فراہم کرے تو قوم پرستی ایک مفید قوت ثابت ہو سکتی ہے ، اس لیے ہر محکوم ملک کے لیے قومی آزادی کی لگن سب چیزوں پر مقدم ہونی چاہیے۔ اس سے فرد کو مشترکہ بھلائی کے حصول میں ساتھی شہریوں کے ساتھ اتحاد کرنے کی اجازت ملتی ہے۔

Read more

بلوچستان میں شاہراہوں پہ موت کا رقص

12 مارچ 2020 کو بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی کی جانب سے کراچی پریس کلب سے لانگ مارچ کا آغاز کیا گیا تھا۔ جس کا بنیادی مقصد انسانی زندگیوں کو بچانے کے لیے اور بلوچستان میں قومی شاہراہوں (جنہیں آج سے تیس سال پہلے کے ٹریفک کے حساب سے ترتیب دے کر بنایا گیا تھا) کی بہتری کے لیے آواز اٹھانا تھا۔ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کے بھی انہی تیس سال پرانی قومی شاہراہوں سے منسلک ہونے اور قوانین پر

Read more

عورت آزادی مارچ اور خواتین کے حقوق

اسلام وہ واحد مذہب ہے، جس نے خواتین کو 14 سو سال پہلے حقوق دیے، عزت، تحفظ، مقام، رتبہ، اہمیت اور ساتھ ساتھ حق و ملکیت وراثت سے حصہ بھی دینے کا حکم دیا۔ دور جاہلیت میں بچی پیدا ہونے پر زندہ دفنایا جاتا تھا۔ مگر اسی عورت کو جو مرتبہ ملا تاریخ اس پر رشک کرتی ہے۔ ماں جس کا نام لیتے ہی دل کو سکون مل جاتا ہے۔ اللہ پاک نے ماں کے قدموں میں جنت رکھی ہے۔

Read more

پشاور: کم سن بچی سے زیادتی کرنے والے شخص کو سزائے موت

صوبہ خیبر پختونخوا میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قائم عدالت چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے کم سن بچی سے جنسی زیادتی کرنے والے ایک شخص کو سزائے موت سنائی ہے۔

خیبرپختونخوا میں چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کی جانب سے بچوں کے خلاف تشدد میں ملوث کسی بھی ملزم کو یہ پہلی سزا ہے۔

Read more

افغانستان میں ایک اور کار بم دھماکہ، ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت 8 افراد ہلاک

افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں جمعے کو رات گئے ہونے والے کار بم دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک اور 47 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارتِ داخلہ کے ترجمان رفیق شیر زائی کے مطابق بم دھماکے میں افغان سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک اور 11 اہلکار زخمی ہوئے۔ جب کہ دھماکے کی زد میں آنے والوں میں کئی عام شہری بھی شامل تھے۔ جن میں خواتین اور بچے بھی تھے۔

امریکی خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے چند زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Read more

منی ایپلس: جارج فلائیڈ کے اہلِ خانہ کو دو کروڑ 70 لاکھ ڈالر بطور تصفیہ ادائیگی ہو گی

امریکہ کے شہر منی ایپلس کی شہری حکومت نے گزشتہ برس پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کے ایلِ خانہ کی جانب سے سول مقدمے کے تصفیے کے لیے دو کروڑ 70 لاکھ ڈالر دینے کی حامی بھری ہے۔

گزشتہ برس 25 مئی کو جارج فلائیڈ ایک پولیس اہلکار کی حراست میں اس وقت ہلاک ہوئے تھے جب دورانِ حراست اہلکار نے ان کی گردن اپنی ٹانگ سے نو منٹ تک مسلسل دبائے رکھی تھی۔

Read more

سات سینیٹرز نے ووٹ خراب نہیں کیے تو ڈپٹی چیئرمین کو سات ووٹ زائد کیسے مل گئے؟

سینیٹ انتخابات کے بعد چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بھی منتخب ہوگئے لیکن سات سینیٹرز کا عدد حزبِ اختلاف کے لیے مشکل کا سبب بن گیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ ان کے کسی سینیٹر نے دھوکہ نہیں دیا۔ دوسری جانب مبصرین یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ اگر سات سینیٹرز نے ووٹ جان بوجھ کر خراب نہیں کیے تو ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں مرزا آفریدی کو سات ووٹ زائد کیسے مل گئے؟

سینیٹ انتخابات کے دوران یوسف رضا گیلانی کے سات ووٹ مسترد ہوئے۔ ان سات بیلٹ پیپرز پر یوسف رضا گیلانی کے نام پر مہر لگائی گئی اور پریذائیڈنگ افسر سید مظفر شاہ کی رولنگ کے مطابق ساتوں ووٹ مسترد قرار پائے جس کی وجہ سے عددی اکثریت اور 49 ووٹ اپنے نام کرنے کے باوجود یوسف رضا گیلانی صرف منظور ہونے والے 42 ووٹ لے سکے اور الیکشن ہار گئے۔

Read more

سینیٹ کو غیر اسلامی قرار دینے کی تجویز کس کی تھی؟

جارج آرویل کے مشہور ناول 1984 میں ایک ایسے زمانے کی [یا شاید ہمارے زمانے کی] منظر کشی کی گئی ہے جس میں حکومت نے مکمل طور پر عوام کو اپنے شکنجے میں لے لیا ہے۔ اس ناول کا آغاز اس منظر سے ہوتا ہے کہ ونسٹن نامی ایک کمزور شخص اپنے فلیٹ میں داخل ہوتا ہے تو ہر گھر کی طرح اس کے فلیٹ میں بھی ایک بیضوی سکرین لگی ہے جسے ٹیلی سکرین کہا جاتا ہے۔ یہ سکرین حکومت نے لگائی ہے۔ آپ اس کی آواز کو مدھم کر سکتے ہیں لیکن بند نہیں کر سکتے کیونکہ یہ ایک سرکاری آلہ ہے۔

Read more

اصولوں کے ساتھ جینا کتنا مشکل ہے

ہمارے ملکی حالات میں بڑے بڑے نشیب و فراز آتے رہے ہیں اور آج بھی ہمیں ان کا سامنا ہے۔ کبھی یوں محسوس ہوتا ہے کہ جناب عمران خاں کی کاوشوں سے ہمارے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، اربوں کا جاری خسارہ ختم ہو گیا ہے اور پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھتے جا رہے ہیں۔ یہ خوشخبری بھی سننے میں آ رہی ہے کہ تارکین وطن ہر ماہ دو ارب ڈالر سے زائد ارسال کر رہے ہیں اور ہماری برآمدات میں اضافہ بھی حوصلہ افزا ہے۔ اسی طرح تعمیراتی شعبے میں بھی بہت رونق ہے اور درآمدات پر پابندی لگ جانے سے چینی برآمدات میں کمی واقع ہو رہی ہے جبکہ مقامی صنعتوں کے قیام اور فروغ میں پاکستانی سرمایہ کار بڑی دلچسپی لینے لگے ہیں۔ ہمارے وزیرخزانہ جناب عبدالحفیظ شیخ اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک جناب عشرت حسین نے دو روز پہلے ایک پریس کانفرنس میں یہ مژدہ سنایا ہے کہ پاکستان کا اسٹیٹ بینک آئندہ ایک آزاد اور خودمختار ادارے کے طور پر کام کرے گا۔

Read more

افغانستان میں لڑکیوں کے قومی ترانہ پڑھنے پر پابندی کا میمو ، عوامی رد عمل کیا ہے؟

اسلام آباد/ویب ڈیسک — افغانستان کی وزارت تعلیم کو 12 سال سے زیادہ عمر کی لڑکیوں کو مخلوط اجتماعات میں قومی ترانہ پڑھنے پر پابندی عائد کرنے کے بعد شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 6 مارچ کا یہ حکم اس وقت منظر عام پر آیا جب کسی نے وزارت تعلیم کی طرف سے جاری کئے گئے سرکاری میمو کی تصویر لے کر اسے تعلیمی اداروں اور سوشل میڈیا پر جاری کر دیا۔

Read more

عورت مارچ، جعلی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر تنازع

اسلام آباد — خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پاکستان میں پچھلے چند برسوں سے آٹھ مارچ کو منعقد کیا جانے والا عورت مارچ مختلف تنازعات کی زد میں ہے۔

اس سال بھی عورت مارچ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری تنقید اس وقت سنجیدہ صورت اختیار کر گئی جب گزشتہ روز میڈیا کے کچھ ارکان کی جانب سے ایک وڈیو ری ٹویٹ کی گئی جسے اسلامی اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے اس کے کچھ حصوں کو ‘توہین مذہب’ قرار دیا گیا۔

Read more

کیرن آرمسٹرانگ کی کتاب’خدا کی تاریخ‘

کیرن آرمسٹرانگ ایک عالمی شہرت یافتہ مصنفہ ہیں۔ برطانیہ میں ویسٹ مڈلینڈ کے علاقے ووسٹر شائر میں 14 نومبر 1944 کو پیدا ہوئیں۔ کیرن آرم سٹرانگ نے اپنی زندگی کے سترہ سال بطور رومن کیتھولک نن بسر کیے، 1969ء میں اپنے مذہبی سلسلے کو چھوڑنے کے بعد انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے ڈگری لی اور جدید ادب پڑھایا، وہ برٹش براڈ کاسٹر برائے مذہبی امور کے فرائض بھی سرانجام دیتی رہیں۔ کیرن کا دائرہ کار اور خیالات کی گہرائی اس

Read more

سینیٹ الیکشن: آپ نے گھبرانا نہیں

ویسے تو زندگی کے کسی بھی شعبے میں اخلاقیات ہمارے ہاں تقریباً ناپید ہے اور اس کی وجہ ہمارے پاس یہ ہے کہ ہم قوانین کا احترام کرنا بھی چاہیں تو ہمارا معاشرتی ڈھانچہ ہمیں کرنے نہیں دیتا۔ مگر ہماری سیاست اس میں سرفہرست ہے۔ حالانکہ سیاست دان جس ایوان میں بیٹھتے ہیں وہاں عوام کے لئے قانون سازی ہونی ہوتی ہے تو پھر وہاں اخلاقیات اور قانون کی عمل داری کی اہمیت سے بھلا کون انکار کر سکتا ہے

Read more

میں سوشلسٹ ہوں لیکن فیمینزم کی تحریک کی حامی ہوں

میرا جسم میری مرضی۔ ایک بھرپور آزادی سے لبریز یہ نعرہ بہت سے تنازعات کا شکار رہا ہے۔ اس کی وجہ کیا ہے؟ ایک استحصالی نظام میں جب بھی جسم یا آزادی کی بات ہوتی ہے تو ذہنی پستی کی تان جنسی تعلق پر ہی ٹوٹتی ہے۔ اس کی بہت ہی اہم وجوہات بھی ہیں۔ کھانا کھانا اور جنسی تعلق بنانا محض جبلتیں ہیں جو کہ زندہ رہنے اور نسل بڑھانے کے کام انجام دیتی ہیں، لیکن درحقیقت تسکین کا

Read more

فیمینزم اور فحاشی میں فرق کرنا سیکھیں

ہر سال عورتوں کے عالمی دن پر ایک طوفان بدتمیزی برپا ہوتا ہے۔ کچھ لوگ عورت کے حقوق کے بات کرتے نظر آتے ہیں۔ عورت مارچ کو درست قرار دے رہے ہوتے ہیں تو دوسری طرف حیا مارچ والے جو یہ کہتے نظر آ رہے ہوتے ہیں کہ عورت کو سارے حقوق مل چکے ہیں اور اسے اب یہ بے حیائی والے حق حاصل نہیں کرنے۔ کچھ لوگ فیمینزم کے حامی تو دوسرے اس کے خلاف بات کرتے نظر آتے

Read more

یوم خواتین پر ایک نشست

8 مارچ کو دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں بھی ہم یہ دن منانے کا اہتمام کرتے ہیں۔ مختلف سرگرمیوں کا انعقاد ہوتا ہے۔ سیمینار، کانفرنسیں، واک، مذاکرے، مباحثے اور نجانے کیا کیا۔ پہلے پہل ”یوم خواتین“ منانے کا اہتمام فقط لبرل طبقے اور خواتین کی طرف سے کیا جاتا تھا۔ رفتہ رفتہ دیگر حلقوں کو بھی یہ دن منانے کا خیال آیا۔ کچھ برسوں سے تبدیلی یہ آئی ہے کہ قدامت اورا عتدال پرست

Read more

خواتین کا عالمی دن اور ہمارا رویہ

ہر سال دنیا بھر میں آٹھ مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں اس حوالے سے خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ خواتین کا یہ عالمی دن پہلی بار آٹھ مارچ 1911 میں منایا گیا، جس میں خواتین کو مساوی حقوق دلانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد، لاہور، کراچی سمیت پاکستان کے دیگر بڑے شہروں میں باقاعدہ مارچ اور تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ چھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں البتہ اس حوالے سے صورتحال مختلف ہے۔

Read more

اسپوٹی فائے کی پاکستان آمد؛ اب میوزک کا کیا سین ہوگا؟

کراچی — پاکستان میں موسیقی سننے والوں کے لیے ‘اسپوٹی فائے’ کی پاکستان آمد ایک اچھی خبر ہے۔ نہ صرف اس ڈیجیٹل میوزک سروس کے ذریعے سننے والوں کو بہترین ریکارڈنگ میں اپنے پسندیدہ گانے سننے کو ملیں گے بلکہ موسیقی کے مداحوں کو نئے گانے دریافت کرنے میں بھی آسانی ہو گی۔

Read more

مسی سپی: خواتین اسپورٹس ٹیموں میں خواجہ سراؤں کے کھیلنے پر پابندی

ویب ڈیسک — امریکہ کی ریاست مسی سپی نے خواجہ سرا ایتھلیٹس کے خواتین کی اسپورٹس ٹیم میں کھیلنے یا خواتین سے مقابلوں میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی ہے۔ مسی سپی یہ پابندی لگانے والی پہلی امریکی ریاست بن گئی ہے۔

Read more

ہمیں یقین ہے کہ آپ فیمینسٹ ہیں!

فیمینزم سے جڑے طعن و تشنیع کے تمغے وصول کر کے بڑی بٹیا سے دل کا حال بیان کیا تو وہ جان عزیز قہقہہ لگا کر کہنے لگیں، "سارے جہاں کا درد جگر میں سمیٹنے والی میری ماں، آپ فیمینسٹ نہیں ہیں” "کیا….. کیا … کیا کہہ رہی ہو؟ کیوں میری کمائی ڈبو رہی ہو؟” (للہ فارن فنڈنگ نہ سمجھ لیجیے گا ) وہ مزید ہنسی، ” اماں، آپ ایک محلوں میں رہنے والی خاتون اور ایک جھونپڑی کی مکین

Read more

مذہب کی جبری تبدیلی: ’دھمکی دی گئی کہ عدالت میں سچ بولا تو پورا خاندان قتل کر دیا جائے گا‘

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق پاکستان میں ہر سال ایک ہزار کے قریب مسیحی، ہندو اور سکھ لڑکیوں کو اغوا کیا جاتا ہے اور ان میں سے اکثر سے جبراً اسلام قبول کروایا جاتا ہے۔

Read more

میانمار میں فوجی بغاوت: فوج کا آنگ سان سوچی پر رشوت کی مد میں لاکھوں ڈالرز اور سونا وصول کرنے کا الزام، میانمار میں ہلاکتوں میں اضافہ

میانمار کی فوج کا الزام ہے کہ ملک کی اقتدار سے ہٹائی جانے والی راہنما آنگ سان سوچی پر چھ لاکھ ڈالر اور سونے کی غیر قانونی وصولی کی۔ تاہم فوج نے اس الزام کے ساتھ کوئی ثبوت پیش نہیں کیے۔

Read more

عورت مارچ: اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے

آٹھ مارچ ہمارا دن تھا، عورتوں کا دن۔ فطری طور پر اس دن کے حوالے کچھ توقعات اور امیدیں وابستہ رہتی ہیں۔ ایک دن کے لیے ہی سہی لیکن یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے پوری کائنات آج ساتھ ہے اور ہماری تعظیم کر رہی ہے۔ ویمن ڈے کے حوالے سے ملک بھر میں تقریبات کا ایک سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ خوش قسمتی سے اس بار مجھے اسلام آباد میں ایسی دو ایک تقریبات میں شرکت کرنے کا موقع

Read more

گورے مینیجر اور خاتون سفیر کا دکھ

لبرل اکنامکس پر ہونے والی ایک کانفرنس میں شمالی یورپ کے ایک فلاحی ملک کی ایک سفیر نے راقم سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے ممالک میں تو عوام کے درمیان پائی جانے والی تفریق کا تصور بھی جرم کے زمرے میں شمار ہوتا ہے جو وہ پاکستان میں دیکھ رہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب میں اسلام آباد کی سڑکوں پر نکلتی ہوں اور ٹریفک اشاروں پر کھڑی بڑی بڑی گاڑیوں میں بیٹھی اشرافیہ پر نظر دوڑاتی ہوں جن کی کاروں کے شیشے صاف کرتے معذور لوگ اپنی زرد آنکھوں اور مایوس چہروں سے چند سکوں کے لیے ہاتھ پھیلاتے ہیں اور آپ کے طاقتور لوگ انتہائی رعونت سے کاروں کے شیشے نیچے کیے بغیر آگے چل دیتے ہیں اور ذرا نہیں سوچتے کہ محروم طبقات کے افراد بھی آخر اسی معاشرے کا حصہ ہیں۔

Read more

مقبوضہ کشمیر میں بچھی بارودی سرنگیں

مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا سب سے بڑا قید خانہ کہنا بھی غلط ہو گا، کیوں کہ قیدیوں کے بھی کچھ حقوق ہوتے ہیں، جو مجروح کیے جائیں تو مہذب دنیا میں شور مچ جاتا ہے۔ لیکن مقبوضہ کشمیر اور کشمیری وہ بدنصیب قیدی ہیں جنھیں ہر حق سے محروم کر دیا گیا ہے۔ آج جب دنیا اکیسویں صدی میں کھڑی انسانی حقوق اور انسانی مساوات کا راگ الاپ رہی ہے، غلامی کے خاتمے کا دعویٰ زور و شور سے

Read more

گوادر شہر اور مضافات کے درمیان باڑ لگانے کا کام معطل، کھمبے اکھاڑے جا رہے ہیں

گوادر شہر اور اس کے مضافات کے بیچ باڑ لگانے کے لیے نصب کیے جانے والے کھمبوں کو اکھاڑا جا رہا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ وہاں باڑ لگانے کے عمل کو معطل کر دیا گیا ہے۔

Read more

پولیس حکام کا امریکہ میں مقیم خاتون پر کراچی میں ٹارگٹ کلرز کی ٹیم چلانے کا الزام

صوبہ سندھ کے محکمہ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور سندھ رینجرز نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلرز کی ٹیمیں فعال ہوگئی ہیں جنھیں امریکہ میں مقیم کہکشاں حیدر نامی ایک خاتون مبینہ طور پر احکامات دیتی ہیں۔

Read more

چین نے زراعت کو کیسے ترقی دی؟

چین آبادی کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور یقیناً ایک ارب چالیس کروڑ باشندوں کی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں، مگر چین نے خود کو وقت کے ساتھ بدلا ہے۔ زراعت میں جدت لائی گئی ہے جس سے فصلوں کی پیداوار میں مسلسل بہتری آتی جا رہی ہے۔ آج چین اناج میں خود کفیل ہو چکا ہے اور دنیا میں خوراک کی ضروریات کو بھی پورا کر رہا ہے۔

Read more

عورت مارچ: کیا سوشل میڈیا پر ’توہین آمیز‘ نعروں، پوسٹرز اور فرانس کے جھنڈے کے حوالے سے کیے جانے والے دعوے درست ہیں؟

پاکستان میں حالیہ عورت مارچ کے دوران ایک پوسٹر اور ایک ویڈیو کو بنیاد بنا کر توہین مذہب کے الزامات سامنے آئے ہیں لیکن کیا واقعی مارچ کے دوران قابل اعتراض نعرہ بازی کی گئی؟ بی بی سی نے اس معاملے کی تحقیق کر کے حقائق جاننے کی کوشش کی ہے۔

Read more

ٹی 129 ہیلی کاپٹر بمقابلہ زیڈ۔10 ایم ای: کیا چینی ساختہ سامان امریکہ، ترکی کے اشتراک سے بننے والے جنگی ہیلی کاپٹر کا متبادل ہو گا؟

امریکہ کی جانب سے پابندیوں کے باعث ترکی اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ کھٹائی میں پڑ گیا جس کے بعد پاکستان آرمی ایوی ایشن نے وسط مدتی اقدام کے طور پر چین سے ’زیڈ۔10 ایم ای‘ (Z-10 ME) لڑاکا ہیلی کاپٹر حاصل کرنے کے لئے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

Read more

روہنگیا مہاجرین سے متعلق انڈیا کی پناہ گزین پالیسی پر ’مذہبی رنگ کا غلبہ‘

حقوق انسانی کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے انڈیا کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ ملک میں پناہ لینے والے روہنگیا مہاجرین اور میانمار سے تعلق رکھنے والے دوسرے پناہ گزینوں کو جبراً میانمار واپس بھیجنے سے گریز کرے جہاں انھیں مقامی حکام سے جان ومال کا خطرہ لاحق ہے۔

Read more

خالد سعید: میرا باغ عدن اسی شہر میں ہے

خالد سعید کی سالگرہ پر لکھا گیا ایک عقیدت نامہ ہم بچپن میں سنا کرتے تھے کہ جنت میں آپ جس شے کے بارے میں سوچیں گے وہ آپ کے سامنے حاضر ہو جائے گی، وہاں حزن و ملال نہیں ہو گا، بے چینی و اضطراب نہیں ہو گا، اس طرح کے اگر اس زمین پر رہتے ہوئے میں نے کوئی تجربات کیے تو وہ مرشدی خالد سعید سے سوال پوچھنا، اس کا جواب پانا، اور ان کے ساتھ وقت

Read more

آپ کی عینک گندی ہے

بنیادی طور پر فیمنزم ایک نظریہ ہے جو برابری کے مطالبے پر مبنی ہے تاکہ معاشرے کا ہر فرد بغیر کسی صنفی تفریق کے ایک شہری ہونے کے ناتے اپنے تمام حقوق سے مستفید ہو سکے اور  جنس کی بناء پر تشدد کا شکار نہ ہو۔ بعض لوگ فیمنزم کو عورت کے راج میں مرد کو غلام بنا دینے سے جوڑ دیتے ہیں۔ ایسے لوگ اس نظریے کی سمجھ بوجھ نہیں رکھتے،  تبھی ایسے تصورات قائم کر لیتے ہیں۔ آپ

Read more

عورت مارچ اور رنگ برنگے تاثرات

میں زندگی کو ہمیشہ کتابوں سے باہر دیکھنے کا عادی ہوں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ موجودہ میڈیائی دور میں کتاب اپنے گرد و نواح کی زندگی سے سو فیصد مطابقت نہیں رکھتی۔ بہت کم لکھاری زندگی کا عکس اتارنے ہوئے اپنے لوکیل تک محدود رہتے ہیں اور میں اسی کہانی یا ناول کو اہم سمجھتا ہوں جو اپنے لوکیل تک محدود ہو ورنہ اس میڈیائی دور میں کیسے ممکن ہے کہ ایک لکھاری کو کراچی، لاہور سے نیویارک

Read more

پل دو پل کا شاعر اور پل دو پل کی کہانی: برصغیر کے عظیم شاعر ’ساحر لدھیانوی‘ کی 100 ویں سالگرہ

عبدالحئی صاحب 8 مارچ 1941کو لدھیانہ کے ایک جاگیردار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کے کئی بیویاں تھیں، ساحر جب آٹھ سال کے تھے تو ان کی والدہ نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی اور اپنی محنت کے بل بوتے پر برصغیر کے اس عظیم شاعر کو تن تنہا پالا۔ عبدالحئی نے اپنے تخلص کا انتخاب علامہ اقبال کے اس شعر سے متاثر ہو کر اپنایا۔ ؎ اس چمن میں ہوں گے پیدا بلبل شیراز بھی

Read more

کیا پاکستانی عورت کے بنیادی مسائل یہی ہیں؟

نظریے آفاقی ہوتے ہیں اور اپنے اندر کائناتی منظر پیدا کرتے ہیں لیکن وہ نظریات جو تضادات کی بناء پر تشکیل پاتے ہیں، اپنے کینوس کے اندر ضم ہو کر اپنی موت آپ مر جاتے ہیں لیکن اگر کسی نظریے میں آفاقی عناصر وجود رکھتے ہوں تو وہ تحت السریٰ سے بلند ہو کر گنبد آفاق میں اپنی حقانیت کا اعلان کرتا ہے ، چاہے وہ مارٹن لوتھر کا مذہبی نظریہ ہو یا جرمن فلاسفر کارل مارکس کا نظریۂ اشتراکیت و اشتمالیت ہو ، وہ ایک بڑے طبقے کو اپنا گرویدہ بنا ہی لیتا ہے۔

یہاں میں بابلی، مصری اور وادیٔ سندھ کی تہذیب میں جنم لیتے نظریات کی بات کرنا چاہتا ہوں اور نہ ہی یونانی فلسفے اور مغربی عقلیت پسندی کے مدارج پر بحث کرنا چاہتا ہوں ۔ میرا آج کا مضمون کائناتی منظرنامے پر دھنک کی طرح رنگ بکھیرتی عورت ہے۔

Read more

عورت مارچ: نسوانیت کے ساتھ مذکر اور مونث

میں فطری طور پر ریلیوں جلسوں اور دھرنوں کے حق میں نہیں ہوں۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہزاروں یا لاکھوں افراد کا مجمع سڑک پر جمع کر کے اسے بند کر دینا کہاں کی انسانیت ہے؟ اس سے سڑک پر سفر کرنے والوں کا وقت اور توانائی بے جا ضائع ہوتی ہے۔ ہمارے عزیر وزیراعظم نے ماضی میں 126 دن کا دھرنا دے دیا مگر پی ٹی وی کی دیواروں سے زیادہ کچھ نہ پھلانگ سکے۔

Read more

عورت مارچ کے توجہ طلب نعرے

عورت مارچ میں ہونے والے اس مارچ کے بارے میں لوگوں کی رائے کافی متصادم ہے اور ہر کوئی اپنے زاویے سے اس مارچ کے بارے میں اپنی آراء کا اظہار کر رہا ہے۔ گزشتہ سال کے مارچ میں پلے کارڈ پر درج کچھ نعروں کا کافی لوگوں نے برا منایا تھا جو سمجھ سے بالاتر ہے، وہ نعرے الفاظ میں شاید سخت ہوں مگر ان نعروں کی پیچھے ایک تکلیف اور درد پنہاں تھا۔

Read more

عورت مارچ اور سستی شہرت کےرسیا لوگ

کچھ عجیب سا جملہ ہے۔ اپنے اندر بے شمار ذومعنی مطالب لیے یہ جملہ یوم خواتین کو منعقد کیے جانے والے عورت مارچ کا سلوگن ہے۔ اس کی حمایت میں مارچ میں شامل خواتین کے پاس بہت سارے دلائل ہیں۔ جن میں کچھ تو واقعی کافی حد تک صحیح ہیں لیکن کچھ میں شکوک وشبہات ہیں۔

ایک خاتون نے کہا کہ یہ نعرہ مرد وعورت دونوں کے لئے ہے۔ کافی حد تک صحیح کہا۔

Read more

عورت مارچ پر دو انتہاپسند گروہوں کی چپقلش

گزشتہ چند برسوں کی طرح اس بار بھی عورت مارچ کے موقع پر دو روایتی حریفوں کے درمیان گھمسان کا رن دیکھنے میں آیا۔ یہاں دو حریفوں سے مراد مرد و زن نہیں بلکہ شدت پسندانہ سوچ رکھنے والے وہ دو گروہ ہیں جن کے مطابق دنیا کی بقاء کا دار و مدار عورت مارچ کی کامیابی یا ناکامی پر ہے۔

پہلا گروہ تو اس شدت پسندانہ سوچ کے حامل افراد پر مشتمل ہے جن کا دین عورت مارچ کے انعقاد سے ہی خطرے میں آ جاتا ہے۔ ان کے مطابق اپنے حقوق کے لئے باہر نکلنے اور آواز اٹھانے والی تمام خواتین کا بنیادی مقصد معاشرے میں بے حیائی پھیلانا ہوتا ہے۔ اس گروہ کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اسلام عورت کو مکمل تحفظ اور آزادی فراہم کرتا ہے ، ایسے میں آواز اٹھانے والی خواتین کے مطالبات کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

Read more

عورت مارچ اور استبداد کے نئے حربے

سوشل میڈیا پر رائٹ ونگ کی خواتین کی تصاویر نظر سے گزریں مع فرسودہ نعروں کے تو ذہن میں بے ساختہ یہ مصرعہ گونج اٹھا۔ جب کچھ نہ بن سکا تو میرا دل بنا دیا۔ دل جلانے والے دل بنانے اور دلوں کو جوڑنے کی بات کہاں کرتے ہیں؟ کسی نے لکھا کہ ان کا بیانیہ بدل رہا ہے اور آج سے پانچ برس بعد وہ کہیں گے کہ اس تحریک میں ہمارا بھی حصہ ہے۔ ہمیں تو سوچ کر ہی جھرجھری سی آتی ہے کہ جو قتل کرتے ہیں وہی مظلومیت کا دعویٰ دائر کریں گے۔

Read more

کیا میرا جسم میری مرضی کا نعرہ تبدیل ہونا چاہیے؟

مارچ کے آغاز ہی سے عورت مارچ، حقوق نسواں، اور بالخصوص ’میرا جسم میری مرضی‘ پر بحث کی ابتدا ہو جاتی ہے۔ چونکہ بدقسمتی سے ہمارے مردوں کی اکثریت عورت بیزار اور تضحیک نسواں کی قائل ہے لہٰذا ان کی طرف سے مخالفت کا گراف بلند ترین سطح پر ہوتا ہے۔ کسی اور معاملے میں شاید وہ اتنی مخالفت اور ناپسندیدگی کا اظہار نہ کریں، جتنا حقوق نسواں کے معاملے میں کی جاتی ہے۔

Read more

مجھے اچھا لگتا ہے شوہر سے ایک قدم پیچھے چلنا۔ کیوں؟(مکمل کالم)۔

آج میرا ارادہ عورت مارچ کے خلاف لکھنے کا ہے اور اس ضمن میں مجھے اپنے پیٹی بند بھائیوں اور ان بہنوں کی مدد درکار ہے جو عورت مارچ کو مغرب زدہ این جی اوز کا یجنڈا، صیہونی سازش، غیر ملکی امداد اکٹھا کرنے کی مہم اور ہماری اخلاقی اور مذہبی اقدار پر حملہ سمجھتے ہیں۔ جو لوگ میری اس بات طنز سمجھ رہے ہیں ان کی خدمت میں گزارش ہے کہ میں گزشتہ دو دن سے پوری نیک نیتی کے ساتھ عورت مارچ کے خلاف دلائل اکٹھے کر رہا ہوں۔

Read more

امریکہ: ریاست آرکنسا میں اسقاطِ حمل پر پابندی کا قانون منظور

ویب ڈیسک — امریکہ کی ریاست آرکنسا نے ایسے قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت اسقاطِ حمل پر ہر طرح کی پابندی عائد ہو گی، حتیٰ کہ ریپ کے بعد حاملہ ہونے والی خواتین بھی حمل ضائع نہیں کرا سکیں گی۔

Read more

روہنگیا مسلمانوں کی گرفتاری:شدید سردی اور جانوروں کے خطروں کے باوجود انھیں جنگل زیادہ محفوظ لگ رہا ہے

تقریباً ڈیڑھ سو روہنگیا شہریوں کی گرفتاری کے بعد جلال کے بھتیجے طفیل احمد کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کے لیے مرنے کے سِوا کوئی راستہ نہیں بچا۔

Read more

عورت مارچ 2021 پر ایل جی بی ٹی کمیونٹی کی موجودگی: ’قوس قزح کے رنگوں والا پرچم دیکھا تو کافی جذباتی محسوس کیا‘

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کے کئی شہروں میں ہونے والے عورت مارچ کے پلے کارڈز تو گذشتہ کئی برسوں سے زیر بحث رہے ہیں لیکن اس برس قوس قزاح کے رنگوں والے پرچم بھی دکھائی دیے جو ایل جی بی ٹی کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہیں۔

Read more

اللہ بیٹی دے تو نصیب بھی اچھا دے

خودکشی کا ارتکاب ہر اعتبار سے انتہائی نوعیت کا اقدام ہے۔ کوئی بھی انسان، عورت ہو یا مرد، نارمل حالات کے تحت خودکشی جیسا انتہائی اقدام نہیں کر سکتا۔ خودکشی کا اقدام بظاہر دو متضاد پہلو رکھنے والا عمل ہے، یہ کئی لحاظ سے آسان بھی ہے اور بعض لحاظ سے مشکل بھی۔ یہ کئی معنیٰ میں بزدلی والا کام بھی ہے اور بعض اعتبارات سے ہمت والا عمل بھی۔ مشکل اس لحاظ سے ہے کہ جان آسانی سے نہیں

Read more

راولپنڈی سازش کیس 1951: مقدمے کے کردار اعلیٰ فوجی افسران اور دانشور کیا چاہتے تھے اور نتیجہ کیا نکلا؟

سنہ 1951 میں ماہِ فروری کا یہ آخری جمعہ تھا جب راولپنڈی کی فوجی چھاؤنی میں واقع کرِیگ روڈ پر ایک جنرل کی سرکاری رہائش گاہ میں درجن بھر کے قریب فوجی افسران، ایک جنرل کی بیوی اور کمیونسٹ پارٹی کے تین دانشور عشائیے پر جمع ہوئے۔ وہاں مبینہ طور پر ایک اجلاس ہونا طے پایا تھا۔

Read more

عورت مارچ: جسم اور جان کی موت سے پہلے

جس طرح بات کا انداز بات کی اہمیت کو کم، زیادہ یا پھر ختم کر سکتا ہے، اسی طرح احتجاجی ریلیاں اور مارچ کرنے کا انداز بھی اس میں موجود شرکاء کے عزائم کا عکاس ہوتا ہے۔ پاکستانى عورت مارچ کے ساتھ بھی ہر سال کی طرح ایسا ہی ہوا۔ کچھ اور نامناسب نعروں اور کھلے عام بھنگڑوں، چست ملبوسات اور مخلوط مجمعے میں باجماعت ناچ گانوں نے اس کے اصل مقصد کو نہ صرف پس پشت ڈالنے میں اہم

Read more

فیمنزم تحریک مغربی ممالک میں کیوں شروع ہوئی؟

فیمنزم تحریک کی فکر کا بنیادی عنصر سماج میں مردوں کے غلبہ کے خلاف جدوجہد ہے۔ یہ تحریک خواتین کے قانونی، معاشی اور سیاسی حقوق کے حصول کی خاطر برپا ہوئی۔ پھر اور بہت سے موضوعات اس کا حصہ بنے۔ مثلاً عورت کے لیے ملکیت کا حق، نوکریوں میں یکساں مواقع، جنسی تشدد سے تحفظ، سیاسی انتخاب میں ووٹ کا حق، بچے پیدا کرنے یا نہ کرنے کا اختیار، جنسی آزادی، اسقاط حمل کا حق، طلاق کا اختیار، اور شادی

Read more

افغان امن عمل: افغانستان میں امریکہ کا قیام امن کا منصوبہ امید کی کرن یا مزید بربادی کا پیش خیمہ؟

افغانستان میں قیام امن کے لیے بائیڈن انتظامیہ نے نئی تجاویز پیش کی ہیں اور ساتھ ہی افغان حکومت کو خبردار کیا ہے کہ غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان مزید علاقوں پر قابض ہو سکتے ہیں

Read more

عورت کی جنسی زندگی اس کا پرلطف اثاثہ ہے، بوجھ نہیں

وہ مرد بہروپیے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ انہوں نے عورت کو تخلیق کیا اپنی ایک پسلی سے عورت مرد کی پسلی سے نہیں آئی، کبھی نہیں مرد عورت کی کوکھ سے نکلتا ہے جیسے کوئی مچھلی پانی کی گہرائیوں سے نکلتی ہے جیسے دریا میں ‌ سے ندیاں ‌ نکلتی ہیں یہ وہ ہے جو اس کی آنکھوں کے سورج کے گرد چکر لگاتا ہے اور تصور کرتا ہے کہ وہ مستقل ہے (نظار قبانی) میں کلینک میں مریض

Read more

ہمارے سنگدل دیوتا اور تاریخ کا خام مال

اس وقت پاکستانی معاشرہ جس صورتحال کا شکار ہے، اس نے یہ ثابت کر دیا کہ ہم نے اپنے لئے جو راستہ منتخب کیا، وہ ہمیں پسماندگی، جہالت اور اندھیرے کی جانب لے جا رہا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اگر ہم نے وقت کی نزاکت کا احساس نہ کیا تو ہم دنیا سے کٹ کر اور نیچے کی طرف گرتے چلے جائیں گے۔ ہمیں یہ تسلیم کرنا ہو گا کہ موجودہ دور کسی نہ کسی طور جمہوری اور

Read more

میانمار کی فوج کی ’خفیہ اور احتساب سے بالاتر‘ کاروباری سلطنت

میانمار میں فوج نے حال ہی میں حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے اور ناقدین کا کہنا ہے کہ فوج کا ایک ایسا خفیہ بزنس نیٹ ورک ہے جو فوجی بغاوت کو ممکن بناتا ہے اور فوج کے احتساب کو کامیاب نہیں ہونے دیتا۔

Read more

الیکشن کمیشن: کیا یہ دل کی آواز تھی؟

چوہدری غصے سے پھنکار رہا تھا کہ کیا وہ مجھ سے بھی زیادہ ایمان دار ہے۔ سر تھانیدار تو ایک طرف رہا وہ جو نیا سکول ٹیچر آیا ہے ، وہ بھی یہی کہتا پھرتا ہے کہ میں نے وہی بیان دینا ہے جو میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ ان کی یہ جرأت کہ ہمارے علاقے میں رہتے ہوئے ہماری مخالفت کریں۔ یہ جو دو ٹکے کا ٹیچر ہے اس نے کیا دیکھا ہے۔ جناب گڈریا رات یہاں

Read more

عورت مارچ میں کیا خرابی ہے؟

آٹھ مارچ کو عورت مارچ اور میرا جسم میری مرضی ایسے الفاظ اور سلوگنز پر اچھا خاصا چرچا ہوتا ہے۔ ہم سب کو معلوم ہے کہ ہم یہ دن کیوں مناتے ہیں۔ یہ دن آٹھ مارچ کے دن کیوں منایا جاتا اس کی اپنی ایک تاریخ ہے۔ آٹھ مارچ امریکہ کی ان خواتین کارکنوں کی یاد میں منایا جاتا ہے جو نا گفتہ بہ حالات میں گارمنٹس کے کارخانوں میں کام کرتی تھیں اور وہاں اکثر آگ لگنے کی وجہ

Read more

مرغی کی قیمتوں میں اضافہ: کیا شادی سیزن بازار میں چکن کی قلّت کا باعث بنا؟

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں جب وبا کا زور کم ہونے کے بعد لاک ڈاون اٹھا تو رجب اور شعبان کے مہینوں میں بےشمار شادی کی تقریبات منعقد ہوئیں، جن کی وجہ سے مرغی کی طلب میں کئی گنا اضافہ ہوا۔ دوسری جانب صارفین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے کا ماننا ہے کہ پولٹری کا شعبہ ناجائز منافع خوری کے لیے چکن کی قیمتوں کو بڑھا رہا ہے۔

Read more

ساحر لدھیانوی: بالی وڈ میں رومانس اور انقلاب کے درمیان ایک فیمنسٹ نغمہ نگار

یوں تو ساحر کے کئی روپ ہیں” وہ عوام کے شاعر ہیں، وہ انقلابی شاعر ہیں، رومانوی شاعر ہیں اور حوصلے اور امید کے شاعر بھی ہیں۔

Read more

عورتوں کے حقوق کا عالمی دن اور زاہدہ حنا

بے فکری کے کیا خوبصورت دن تھے، ہم نے یونی ورسٹی کی مصروفیات کو نمٹانے کے بعد شہر بھر کی ادبی و ثقافتی کانفرنسوں اور تقریبات میں شرکت کو اپنا معمول بنا لیا تھا۔ ان سرگرمیوں کی بدولت ہم شہر کی ادبی، سیاسی اور فنون لطیفہ کی اہم شخصیات سے روشناس اور متعارف ہوئے۔ شہر کی جس ادبی شخصیت سے سب سے پہلے ہمارا تعارف ہوا وہ اردو ادب کی بہت اہم اور معتبر ادیبہ زاہدہ حنا صاحبہ تھیں۔ بچپن

Read more

سگ گزیدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور حکومت کی بے حسی

آج کل جرائم، دہشت گردی اور سیاست کی بری بھلی خبروں کے ساتھ ساتھ سگ گزیدگی کے واقعات کی خبریں بھی مسلسل سنائی دے رہی ہیں۔ ایک طرف دنیا کے ممالک ترقی کی دوڑ میں مگن ہیں اور وہاں انسانوں کا طرز زندگی روز بروز جدید دنیا سے ہم آہنگ ہوتا جا رہا ہے۔ دوسری طرف ہمارے معاشرے کے انسان آوارہ کتوں کے کاٹنے جیسے مسئلے پر احتجاج کر تے نظر آ رہے ہیں۔ ماضی میں کتوں کے کاٹنے پر

Read more

کورونا وائرس اور محب وطن پاکستانی

سال گزشتہ اپنے ساتھ بہت سے غیر یقینی واقعات لے کر آیا جن نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، خواہ وہ آسٹریلیا کی بش فائر ہو، یوکرین کا جیٹ لائن کریش ہو، انڈونیشیا کا تباہ کن سیلاب ہو، بھارت کے فرقہ وارانہ فسادات ہوں، یا پھر افریقہ کی ٹڈی بھیڑ ہو۔ ساری دنیا ہی اس کی زد میں آ گئی اور آخر میں سب سے بڑا جھٹکا جس نے پوری دنیا کی معیشت کو ہلا کر رکھ

Read more

میری کہانی میری زبانی

میری عمر تو 40 برس ہے لیکن میری کہانی میری پیدائش سے 8 سال قبل 30 اگست 1972 کو شروع ہو چکی تھی اور میرا نام بھی رکھا جا چکا تھا، آپ بھی سوچ رہے ہوں گے یہ کیسے ہو سکتا ہے، اس راز کو جاننے کے لیے آپ کو میرے ساتھ تاریخ کے کچھ ان اوراق پر نظر دوڑانا پڑے گی جن کے بارے کچھ لوگوں نے جانتے ہوئے بھی آج تک لا علمی کا اظہار کیا ہے اور دوسری طرف فقط ایک شخص ایسا ہے جس نے اس تاریخ کو زندہ رکھنے کے لیے ایک بہت انوکھا انداز اپنایا ہوا ہے۔

Read more

ڈاکٹر احمد بشیر: تاریخ پڑھانے والے جو تاریخ ہو گئے

  میں ریٹائرمنٹ کے بعد پنجاب کے سب سے بڑے شہر میں شفٹ ہوا تو جنوبی پنجاب کی ایک معروف یونیورسٹی میں تاریخ کے ایک قابل استاد سے دوران گفتگو میں نے پوچھا کہ کیا وہ یہاں کی یونیورسٹیوں مین جہاں تاریخ بھی پڑھائی جاتی ہے ، وہاں کسی ایسے استاد کو جانتے ہیں جو تاریخ کی تدریس کے بارے میں غیر متعصبانہ علمی رویہ رکھتے ہوں۔ انہوں نے مجھے یہ کہہ کر مایوس کر دیا کہ اب ایسے اساتذہ

Read more

میرا جسم میری مرضی اور کلکتے کی گوہر جان

ایک تھیں گوہر جان کلکتے والی، یہودی نژاد گوھر جان، جن کے مجالس محرم کے حصے چاندی کی طشتریوں میں بانٹے جاتے تھے۔ انگریز باپ اور آرمینی یہودی ماں کی اولاد اور باپ ان کی پیدائش کے بعد غائب ہو گیا تھا۔ گوہر جان نے جو عروج دیکھا ہما شما ارباب نشاط صرف اس کی خواہش ہی کر سکتی تھیں بلکہ ہمیں یقین ہے کہ گھریلو خواتین بھی شاید رشک کرتی ہوں گی، واللہ اعلم وہ انگریزی، عربی، فارسی، بنگالی

Read more

بھارتی کشمیر: روہنگیا پناہ گزین پولیس کی پکڑ دھکڑ سے خوف کا شکار

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے حکام نے جموں کے مضافات میں واقع کچی بستیوں میں مقیم 150 سے زائد روہنگیا مسلمانوں کو حراست میں لے کر جیل بھیج دیا ہے۔ جس سے علاقے میں موجود لگ بھگ چھ ہزار روہنگیا پناہ گزینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کو فارنرز ایکٹ کی دفعہ تین کی ذیلی شق دو کے تحت ہفتے کو حراست میں لیا گیا ہے جنہیں جموں سے 56 کلو میٹر جنوب میں واقع ہیرا نگر کے مقام پر قائم کیے گئے ایک ‘ہولڈنگ سینٹر’ میں رکھا گیا ہے۔

Read more

سوئٹزرلینڈ: عوامی مقامات پر برقعے پر پابندی کا فیصلہ، مسلم تنظیموں کی مذمت

سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے ریفرنڈم میں معمولی اکثریت سے عوامی مقامات پر برقعے یا چہرہ ڈھانپنے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مسلمان تنظیموں نے اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مسلمان کمیونٹی میں عدم تحفظ کے احساس میں اضافہ ہو گا۔

سوئٹزرلینڈ میں اہم قومی معاملات یا تنازعات پر رائے کے لیے عوامی ریفرنڈم کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

Read more

شہریت کے متنازع قانون پر علی گڑھ میں تقریر کرنے والے اترپردیش کے ’ہسٹری شیٹر‘ ڈاکٹر کفیل کون ہیں؟

انڈیا کی شمالی ریاست اترپردیش کے ایک ڈاکٹر جنھیں بار بار جیل بھیج دیا جاتا ہے، عدالت ان کو رہا کر دیتی ہے اور حکومت پھر انھیں جیل بھیج دیتی ہے۔ وہ اب کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟

Read more

عالمی یومِ خواتین: ‘اب زندگی بہت بدل گئی، مستقبل خود بنا سکتی ہوں’

پاکستان کی 63 فی صد آبادی آج بھی دیہادت میں بستی ہے۔ ایسے میں اس مفروضے کو یکسر مسترد نہیں کیا جا سکتا کہ دیہات میں رہنے والی خواتین آج بھی شہر میں رہنے والی خواتین کے مقابلے میں اس رفتار سے ترقی نہیں کر رہیں جیسے اُنہیں کرنی چاہیے۔ یہ جاننے کے لیے اعدا و شمار دیکھے جاسکتے ہیں لیکن عملی طور پر حالات کیا ہیں یہ جاننا مشکل ضرور ہے لیکن نا ممکن نہیں۔

اسلام آباد سے دو گھنٹے کی مسافت پر ضلع چکوال کا ایک چھوٹا سا گاؤں ‘ناڑاں مغلاں’ ہے جہاں کی خواتین گزشتہ 10 برسوں سے بھی زیادہ عرصے سے خود انحصاری، تعلیم اور معاشی خود مختاری کے لیے محنت کر رہی ہیں۔

Read more

خواتین کا عالمی دن اور اسلام میں خواتین کی اہمیت

ہر سال 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن خواتین کی سماجی، معاشی، ثقافتی اور سیاسی کامیابیوں کو منانے کے لئے منایا جاتا ہے۔ آخر 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن کیوں منایا جاتا ہے؟ خواتین کے عالمی دن کو ایک صدی سے زیادہ عرصے سے منایا جاتا ہے۔ اس کی پہلی جھلک 1909 میں دیکھی گئی جب امریکہ کی سوشلسٹ پارٹی نے 15 ہزار خواتین نے نیویارک شہر میں طویل کام کے اوقات، کم تنخواہ اور ووٹنگ کے حقوق کے فقدان کے خلاف مظاہرہ کیا۔

Read more

عورت مارچ یا غارت مارچ

مارچ کا مہینہ شروع ہوتے ہی عورت مارچ کا بول بالا شروع ہو جاتا ہے۔ کوئی اس کے حق میں بولتا دکھائی دیتا ہے تو کوئی اس کے خلاف۔ اس امر میں کوئی ممانعت نہیں ہے کہ عورتوں کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔ ہمارا مذہب اسلام وہ مذہب ہے جس میں تمام مذاہب سے زیادہ عورتوں کے حقوق پر زور دیا گیا ہے۔ جو ہمیں عورتوں کا احترام اور ان کے حقوق پورے کرنے کا درس دیتا ہے۔ عورت معاشرے کی عزت ہے ، اس کے بغیر معاشرہ نہیں چل سکتا۔ اس لیے عورت مارچ پر اعتراض نہیں البتہ عورت مارچ کے طریقۂ کار پر اعتراض کیا جاسکتا ہے۔

Read more

میرا جسم میری مرضی کا نعرہ غیر اسلامی نہیں

میرا جسم میری مرضی کے نعرے کو زیادہ تر لوگوں نے غیر اسلامی تصور کر لیا۔ پاکستان میں اس نعرے کو اتنا ہی سمجھا گیا جتنا کہ پاکستانی معاشرے میں عورت اور عورت کے حقوق کو سمجھا گیا۔ عورت کے جسم پر اس کی مرضی کو اسلام ہی نے تو تسلیم کیا ہے اور عورت کے واضح حقوق کا تعین کیا ہے۔

پاکستان میں عورت کے لئے اول تو حقوق ہیں ہی نہیں اور اگر ہیں تو ان کا اطلاق نہ ہونے کے برابر ہے کہ جب معاشی حالات سے تنگ عورت کو ایک جسم اور اپنے اندر اٹھا کر آفس جانا پڑتا ہے اور اسے میٹرنٹی چھٹیاں بالکل آخری ایام میں دی جاتی ہیں، ان کی خوراک کا مناسب خیال نہیں رکھا جاتا اور نہ ہی زچگی کے دوران خاطرخواہ علاج معالجے کی سہولیات مہیا ہیں بلکہ بہت بڑی تعداد زچگی کے دوران جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھتی ہے۔ بیٹے کی خواہش میں عورت کی جسمانی کمزوری کو نظر انداز کرتے ہوئے پے در پے بچوں کی پیدائش سے عورت نہ بھی مرے مگر جسمانی طور پر میرا جسم میرا مرضی کے بینر تلے کھڑے ہونے میں حق بجانب ضرور ہے۔ گھروں میں جسمانی تشدد کا شکار ہونے کے باوجود اس کو یہ معاشرہ طلاق لینے ہی نہیں دیتا اور اگر لے لے تو جینے نہیں دیتا۔ بھائی سے اگر جائیداد میں اپنا جائز حق بھی طلب کر لے تو بھائی پھر بھائی نہیں رہتا۔

Read more

میگھن مارکل، شہزادہ ہیری اور برطانیہ: حالات اس نہج پر کیسے پہنچے؟

امریکی میزبان اوپرا ونفری کے ساتھ ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کے انٹرویو میں یہ بتایا گیا کہ جوڑا ذرائع ابلاغ اور شاہی خاندان کے رویے کے بارے میں کیا محسوس کرتا تھا۔ لیکن بات یہاں تک کیسے پہنچی؟

Read more

معاشرے کی منافقت

جب بھی عورت کے حق کے حوالے سے بات کی جاتی ہے تو معاشرہ اس کے حق کی آواز کو دبا دینے کی کوشش کرتا ہے اور یہی ہی سب سے بڑے معاشرے کی منافقت ہے۔ کہ عورت اپنی مرضی سے کچھ بھی نہیں کر سکتی نہ جی سکتی ہے نہ مر سکتی ہے اور نہ ہی اپنی زندگی کا کوئی فیصلہ کر سکتی ہے۔ عورت ایک قوم کو بنانے میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتی ہے۔ اسلام

Read more

عورت مارچ 2021: اسلام آباد کی انتظامیہ نے پریس کلب کے باہر عورت آزادی مارچ منعقد کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی؟

پاکستان کے مختلف شہروں میں عورت مارچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں عورت آزادی مارچ کے منتظمین کو پریس کلب کے باہر ریلی منعقد کرنے کی باضابطہ طور پر اجازت نہیں دی گئی ہے البتہ انتظامیہ کی جانب سے عورت مارچ کا این او سی مسترد نہیں کیا ہے اور وہ مارچ کو سکیورٹی فراہم کریں گے۔

Read more

آدھا آسمان تھامنے والی مخلوق کو سلام

ٹیکسی، ٹریکٹر ٹرالی، ٹرک، بدکار، بدچلن، ٹیڑھی پسلی، کتے کی دم، ایٹم، پیس، ایکسپریس، مال، بم، پٹاخہ، پھلجھڑی، مرچ اور اس جیسی انگنت ناقابل تحریر ”مرصع و مسجع“ اصطلاحات کے ساتھ خواتین کی عزت و احترام کو ”چار چاند“ لگانے والے اس بیمار اور بانجھ بنجر معاشرے کے آدم زاد آج حوا کی بیٹیوں کا عالمی دن منا رہے ہیں۔ وطن عزیز کی 156 ملین کی آبادی میں 75 ملین سے زائد خواتین ہیں۔ گلوبل جینڈر گیپ انڈیکس کے سماجی

Read more

لبرل فیمینزم ناکام ہو چکا

شیرل سینڈ برگ نے 2018 میں اپنی فیس بک وال پہ لکھا ”کیا ہی اچھا ہوتا ا‏گر دنیا کے آدھے ملکوں اور آدھی کمپنیوں کی باگ دو‌‍ڑ عورتوں کے ہاتھ میں ہوتی اور دنیا کے آدھے گھر مرد چلاتے اور ہم اس وقت تک چین سے نہ بیٹھتے جب تک یہ مقصد مکمل طور پہ حاصل نہ ہو جاتا“ ۔ یہ کارپوریٹ فیمینزم کی ایک بڑی داعی سینڈ برگ کا قول ہے جو دنیا میں خواتین مینیجروں کی کمپنیوں کے

Read more

میں کیوں کہتی ہوں میرا جسم میری مرضی؟

جب تمہاری گندی نظریں میرے تن پر پڑتی ہیں، تب میں کہتی ہوں میرا جسم میری مرضی اور جب تم راہ چلتے مجھے چھیڑ تے ہو، تب بھی میں کہتی ہوں میرا جسم میری مرضی۔ جب تمہاری وجہ سے میں راستہ بدل دیتی ہوں، تب میں کہتی ہوں میرا جسم میری مرضی، جب تم کالج کے گیٹ پر چھٹی کے وقت کھڑے ہو کر آوازیں کستے ہو، تب میں کہتی ہوں میرا جسم میری مرضی۔ جب تم کھیلنے کی عمر میں میری شادی کر دیتے ہو، تب میں کہتی ہوں میرا جسم میری مرضی اور جب تم مجھے فرسودہ رسموں کے بلی چڑھاتے ہو، تب میں کہتی ہوں میرا جسم میری مرضی۔

Read more

مردانہ شاونزم : خواتین کو قبول؟

اللہ بخشے ہمارے ایک دوست تھے عزیز صاحب، کہتے تھے : ”یہ جو خواتین کی تعظیم اور ان کا خیال رکھے جانے کا سلسلہ ہے یہ اصل میں مردانہ شاونزم کا معکوس اظہار ہے“۔ سچ ہے میں نے کبھی عورتوں کو یہ کہتے نہیں سنا اور نہ ہی کہیں لکھا پڑھا کہ ”ہم مردوں کا بے حد احترام کرتی ہیں“۔ شاید ایسا ہو کہ انہوں نے مرد کے احترام، مرد کی ان کی زندگی، گھر اور کنبے میں ضرورت اور

Read more

کیا عورت واقعی آدھی ہے؟

جب کسی معاشرے میں افراد کے لیے ذمہ داریوں کی تکمیل اذیت بن جائے، جب عدالتیں انصاف کی فراہمی میں تاخیر کرنے لگیں، جب حفاظتی ادارے مجرموں تک رسائی میں کوتاہی کا شکار ہوں اور جب حکمران معاشرے کو درپیش مسائل حل کرنے اور عدل قائم کرنے میں دلچسپی کا مظاہرہ نا کریں، تو پھر معاشرہ جہالت کے ہاتھوں بری طرح تباہی کا شکار ہو جاتا ہے۔ یہی حال قبل از اسلام عرب معاشرے کا بھی تھا کہ جہاں افراد

Read more

کنٹرول لائن پر جنگ بندی کے بعد کیا ہوگا؟

24 فروری کو پاکستان اور بھارت نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر جنگ بندی پر سختی سے عمل درآمد کرنے پر اتفاق کا اعلان کرکے ایک عالم کو ورطہ حیرت میں ڈالا۔ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف ، طاقت کے عالمی مراکز اور اقوام متحدہ نے اس اقدام کا بھرپورخیر مقدم کیا ۔ اس پیشرفت سے یہ حقیقت آشکار ہوئی کہ دونوں ممالک میں حالت جنگ کی مسلسل کیفیت برقراررکھنا کسی کے مفاد میں نہیں۔ امید ہے کہ یہ

Read more

کیا عورت مارچ صرف چڑانے کی حد تک رہ گیا ہے؟

مارچ سے پہلے ہی اس بحث کا آغاز ہو گیا تھا اور بات وہیں سے شروع ہوئی کہ عورت مارچ فنڈڈ ہے، عورت مارچ بلا ضرورت ہے یا دوسری جانب عورت مارچ ہی ضرورت ہے، مداوا ہے، کل اظہار ہے۔ ایک جانب سے زور کہ یہ دن ضرور منانا ہے، ایک جانب سے ضد کہ بالکل بھی نہیں منانا۔ دو انتہا پسندی کی حد کو پہنچے طبقات ایک دوسرے کو شد و مد سے نیچا دکھانے میں مشغول ہیں اور

Read more

سوئٹزر لینڈ میں برقعہ پر پابندی عائد کر دی گئی

9 سوئٹزر لینڈ میں برقعہ پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پابندی کا فیصلہ یہ فیصلہ سوئٹزرلینڈ میں ریفرنڈم کے بعد آیا۔ سوئیٹزرلینڈ کے جمہوری نظام میں آئے دن متنازعہ معاملات پر عوامی ریفرنڈم منعقد ہوتے رہتے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں براہ راست جمہوریت کا نظام رائج ہے جس میں آئین تبدیل کرنے کے لیے تجویز عوام میں رکھی جاتی ہے جو ریفرنڈم میں ووٹ دے کر تجویز کی حمایت یا مخالفت کرتے ہیں۔ ایک لاکھ افراد کی تجویز پر کسی

Read more

عورت مارچ انسانی حقوق کی تحریک نہیں ہے

میری ماضی کی تمام تحریریں نابینا، سماعت سے محروم، ٹرانس جینڈرز اور افراد باہم معذوری کے بنیادی انسانی حقوق پر لکھی گئی ہیں۔ میں پاکسان میں سماعت سے محروم افراد کے لئے ایسی ترقی یافتہ اشارتی زبان بنانا چاہتا ہوں جس کی مدد سے انھیں ملک کے کسی حصے میں پڑھائی اور روزگار کے حوالے سے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ نابینا افراد کے لئے ایسا ماحول تشکیل دینا چاہتا ہوں جہاں انھیں نوکری کے حصول کے لئے ڈنڈے

Read more

کیا کوئی ”عورت مارچ“ عورت کو اس کے حقوق دلوا سکتا ہے؟

کوئی زیادہ پرانی بات نہیں، صرف چودہ سو سال پہلے دنیا کی انسانی آبادیوں میں بھی جنگل یعنی طاقت کا قانون چلتا تھا۔ تقریباً ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر بنی آدم علیہ السلام کو اللہ کا پیغام زبانی و تحریری ہر دو صورت میں دے کر جا چکے تھے لیکن حضرت انسان کو اللہ کا دین و قانون سمجھ نہ آیا تھا۔ بیت اللہ کا طواف کرتے مگر برہنہ، عورتیں رکھتے مگر بنا نکاح (لونڈی) ، کمزور کی معاشرے میں

Read more

عورت مارچ: بار بار پوچھے جانے والے 11 سوال

لینہ اور حاشر عورت مارچ پر چبھتے سوالات کے جواب دیتے ہیں

کیا ہمیں عورت مارچ کی اجازت دینی چاہے؟
کیا عورت مارچ ہماری مذہبی اور سماجی اقدار کے خلاف نہیں ہے؟
عورت اور مرد کا معاشرے میں اپنا اپنا کردار ہے۔ آخر عورتیں اس کو کیوں بدلنا چاہتی ہیں؟
آخر عورتوں کا عالمی دن منانے کی ضرورت ہی کیا ہے؟
میرا جسم میری مرضی کا مطلب کیا ہے؟
کیا آپ اپنی بیوی، بیٹی، بہن اور ماں کو عورت مارچ میں جانے کی اجازت دیں گے؟
اگر مرد مارچ نہیں ہوتا تو عورت مارچ کی کیا ضرورت ہے؟
کیا عورت اور مرد برابر ہو سکتے ہیں؟
اسلام نے عورت کو سارے حقوق دے دیے ہیں، اور انہیں کیا چاہیے؟
کیا عورت مارچ میں بہت سارے قابل اعتراض پلے کارڈ نہیں ہوتے؟
عورت مارچ کے اصل مقاصد کیا ہیں؟

Read more

کیا فیمینزم ایک گالی ہے

فیمینزم کی تاریخ بہت پرانی ہے زمانہ قدیم سے لے کر عورتیں اپنے حقوق کی جدوجہد کرتی آ رہی ہے۔ جانے کیوں لوگوں نے فیمینزم کو گالی بنا دیا ہے۔ حالانکہ فیمینزم تحریک سے زیادہ ایک سوچ ہے جس سے مراد ہے کہ خواتین کے لیے انسانی حقوق کی فراہمی کی بات کی جائے۔ وہ حقوق جو ہر انسان کو اس کی پیدائش ساتھ ہی دیے گئے ہیں۔ اس میں فرق کو ختم کرنے کی بات کی ہے۔ تعلیم کی

Read more

کیا یوم خواتین منانے سے تحفظ خواتین کا مسئلہ حل ہو جائے گا

موجودہ دور میں یہ سلسلہ زور پکڑ چکا ہے کہ مختلف عنوانات پر مختلف قسم کے دنوں کو منایا جا رہا ہے اوراس میں دن بدن شدت سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پہلے صرف مذہبی تہوار اور جمہوری نظام حکومت کے دنوں کو سرکاری سطح پر منایا جاتا تھا لیکن اب نئی نسل برتھ ڈے، فادرز ڈے مدرز ڈے، چلڈرنس ڈے، وغیرہ کو بڑے اہتمام سے مناتے نظر آتے ہیں۔ اسی طرح عالمی یوم خواتین بین الاقوامی طور پر

Read more

وہ پانچ نکات جو پدرسری نظام سمجھ نہیں پاتا

پدرسری نظام کی کرامات کا نظارo ہم نے اوائل عمری ہی میں کر لیا۔ نہ صرف ہم نے بلکہ ہمارے ابا نے بھی، جنہوں نے ناصرف پدرسری نظام کی سفاکی کو پہچانا بلکہ اپنی اولاد کی نبض پہ بھی ہاتھ رکھتے ہوئے ہوا کا رخ بھی بھانپ لیا! آج جی چاہتا ہے کہ لکھ ڈالوں کیسے ہمارے ابا نے اپنی بیٹی کی باغی طبعیت کی تشخیص کرتے ہوئے پدرسری نظام کا ساتھ دینے کی بجائے نظام میں ہی دراڑ ڈال

Read more

کورونا کی عالمی وبا کے دنوں میں پاکستان کی مادری زبانوں کا ادب

(اس مضمون کا متن انڈس کلچرل فورم کی جانب سے 21 فروری کو اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان کی مادری زبانوں کے ادبی میلے میں پیش کیا گیا، جو معمولی ترامیم کے ساتھ ’ہم سب‘ کے قارئین کے لئے حاضر ہے۔ تاہم یہ ایک سرسری جائزہ ہے جو کسی بھی صورت پاکستان کی مادری زبانوں میں ہونے والے کام کی مکمل عکاسی نہیں کرتا۔ یہ موضوع ایک مفصل اور جامع تحقیق کا متقاضی ہے جس کے لئے یہ مضمون ناکافی

Read more

عراق: پوپ فرانسس کا شدت پسندوں کے زیرِ قبضہ رہنے والے مسیحی علاقوں کا دورہ

جمعے کو شروع ہونے والا چار روزہ دورہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے جاری کووڈ وبا کے آغاز کے بعد سے پوپ کا پہلا بین الاقوامی دورہ ہے اور عراق کا دورہ کرنے والے وہ پہلے پوپ ہیں۔

Read more

ہمیں عورت مارچ کی کیا ضرورت؟

ہمارے ہاں 8 مارچ آتے ہوئے دو فریقوں کی لڑائی شروع ہو جاتی ہے ایک جو اقلیت میں ہے اور عورت کے حق کے لئے آواز اٹھاتی ہے وہ الگ بات کہ عورتیں بھی ان کے ساتھ نہیں دیتی کیونکہ ان کی ذہن سازی پر اربوں روپے خرچ ہوچکے ہیں۔ دوسرافریق جو اکثریت میں ہے وہ سمجھتے ہیں کہ عورتوں کا دن یہ غیر مسلمان ملکوں کی ایجاد ہے چونکہ ہم مسلمان ہیں عورتوں کے حقوق ہم سے بہتر کون

Read more

فیمنسٹ ہونے کی نشانیاں

گزشتہ برس کی بات ہے، ایک ویڈیو نظروں سے گزری۔ گزری بھی کیا، خود نیت کر کے دیکھنا شروع کی۔ معلوم نہیں اس ویڈیو میں تلاوت ختم ہونے کے بعد درس کب شروع ہوا مگر جیسا کہ ہمارے شعور کی گھٹی میں یہ خوف ڈالا گیا ہے کہ بھول کر بھی کوئی بھی دینی بات بیچ میں ہی دیکھنا یا سننا ترک کر دی تو نجانے کیسا گناہ سرزد ہو جائے گا، قیامت کے دن بری گھڑیاں سہنا نہ سہنا

Read more

عورت آدھی ادھوری نہیں، پوری انسان

مارچ کا مہینہ موسم بہار کا مہینہ ان بہاروں کے مہینے مین اللہ کی تخلیق کی گئی سب سے خوبصورت مخلوق کا دن منایا جاتا ہے، وہ ہے عورت۔ وہ عورت جو برداشت کے کوہ گراں سے گزر کر نسل انسانی کو جنم دیتی ہے اور ماں کے درجے پر فائز ہوتی ہے یہی عورت صرف اتنا چاہتی ہے کہ اسے برابر کا انسان سمجھا جائے، اس سے صنفی امتیاز نہ برتا جائے یہی وجہ ہے کہ جیسے ہی مارچ

Read more