سات اکتوبر: خراب حالات میں ملک بچانے کا واحد راستہ؟
وطن عزیز میں وزیر اعظم کو منصب سے ہٹانے کے مختلف پیٹرن رائج ہیں، تین تو صرف نواز شریف کے حوالے سے متعارف ہوگئے ہیں۔ ایک بار صدر نے ان کو عہدے سے ہٹایا ۔ دوسری دفعہ آرمی چیف نے۔ تیسری بارسپریم کورٹ نے نااہل قرار دے دیا۔ باقی وزرائے اعظم کے منصب سے الگ ہونے کا قصہ پھر سہی، اس وقت آپ کو متحدہ پاکستان کے آخری وزیر اعظم ملک فیروز خان نون کی اقتدار سے رخصتی کی داستان سناتے ہیں۔ صدر پاکستان سکندر مرزا نے آئین کی تنسیخ کے بعد وزیر اعظم کو خط لکھا ، جس میں انھیں عہدے سے ہٹانے کی چتاونی تھی، اس تاریخی خط کو مرزا کا اے ڈی سی رات گیارہ بجے بنفس نفیس فیروز خان نون کو پہنچانے گیا تو وہ سو رہے تھے ، کام ضروری تھا سو ان کو ’غفلت‘ کی نیند سے جگایا۔ خط ڈلیور کرکے نامہ بر رفوچکر ہونے کو تھا، نون نے کہا ، ذرا رکئے ، ممکن ہے جواب کی ضرورت ہو تو اس نے یہ کہہ کر لاجواب کردیا ’’ سر جواب نہیں چاہیے۔
Read more
















































































