پبلک اسکول ری آرگنائزیشن فیز ٹو کا مستحق کون

صحت اور تعلیم بنیادی شعبہ جات ہیں اور ریاست کی اولین ترجیح میں ایسی سہولیات عوام کو پہنچانے کی ذمہ داری ہے۔ ہر دور حکومت پانچ سال کے دورانیے پر محیط ہوتا ہے لیکن تشکیل پانے والے منصوبے بیس سال کے لیے بھی بنا دیے جاتے ہیں۔ پھر نا تو حکومتیں اپنی مدت مکمل کر پاتی ہیں اور نا ہی منصوبے کامیاب ہوتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی حال صحت و تعلیم کے ساتھ ہو رہا ہے ویسے تو ہمارا نظام

Read more

خورجی کے خوارج اور گرو کی بانی

میلان کنڈیرا کا ناول ’وجود کی ناقابل برداشت لطافت‘ ہماری نسل کا نمائندہ ادبی استعارہ ٹھہرا۔ ہماری نسل نے ساٹھ کی دہائی کے خواب آگیں برسوں میں آنکھ کھولی۔ جوانی میں سرد جنگ کے خاتمے اور عالمی جمہوری ابھار سے جذبوں کو مہمیز کیا۔ مذہبی دہشت گردی کا جنم دیکھا اور اب بڑھاپے میں جمہوریت دشمن اور مقبولیت پسند سیاست کا بڑھتا ہوا اندھیرا دیکھ رہے ہیں۔ ناول کا خلاصہ بیان کرنا ممکن نہیں۔ ایک منظر یاد دلانا مقصود ہے۔

Read more

قلعہ بند پاکستان

تحریک انصاف کا احتجاج روکنے کے لیے صرف اسلام آباد و راولپنڈی کو ہی حصار بند نہیں کیا گیا بلکہ ملک بھر کے دیگر شہروں میں بھی رکاوٹیں کھڑی کر کے مظاہرین کو روکا گیا۔ احتجاج ناکام بنانے کے لئے گرفتاریاں اور گھروں پر چھاپے مار کر قبل از وقت حراست کا سلسلہ اس کے علاوہ ہے۔ دوسری طرف صوبہ سرحد کے وزیر اعلیٰ اور متعدد وزرا لوئر کرم میں خوں ریزی کے مسئلہ سے نمٹنے کی بجائے اسلام آباد

Read more

جب شاہِ ایران نادر شاہ نے گجرات پر حملہ کیا

اٹھارہویں صدی میں دہلی کے بدلتے سیاسی حالات لاہور پر براہ راست اور گجرات پر بالواسطہ اثر انداز ہوتے رہے ہیں۔ ایسی سیاسی صورتحال میں گجرات چار وجوہات کی بنا پر متاثر ہوتا رہا تھا: اول، اس کا جغرافیائی محل وقوع جس کے شمال مغرب میں دریائے جہلم اور جنوب مغرب میں دریائے چناب تھا۔ یہ دونوں دریا پنجاب میں داخل ہونے کا بہترین راستہ تھے۔ دوم، گجرات دریائے سندھ کی حدود سے نکل کر پنجاب کی حدود میں پہلا

Read more

چھبیسویں آئینی ترمیم پر ایک نظر

قانون سازی ایک قانون ساز ادارے کے ذریعہ قوانین بنانے اور نافذ کرنے کا عمل ہے۔ یہ قانون کا بنیادی ماخذ ہے اور دو الفاظ سے بنا ہے : legis جس کا مطلب ہے قانون، اور latum جس کا مطلب ہے بنانا۔ 2022 کے بعد سے قوانین میں تبدیلی کی باتیں عملاً تب دکھائی دیں جب 2023 میں پریکٹس اور پروسیجر میں ترمیم کی گئی، اس ترمیم کے مطابق سب سے پہلے چیف جسٹس کے اکیلے سوموٹو اختیار کو ختم

Read more

گورنر و وزیرِ اعلیٰ سے وفاقی امنگ تک

دیکھا اسد کو خلوت و جلوت میں بارہا دیوانہ گر نہیں تو ہشیار بھی نہیں دیوانگی و ہشیاری کو ذرا نظر انداز کرتے ہوئے، مدِنظر فقط یہ رکھئے کہ جس ریاست میں سربراہ ریاست کی اہمیت سے انحراف ہو یا سربراہ مملکت کو سربراہانِ حکومت بنتی ہوئی توقیر نہ دیں کیا وہاں جمہوریت یا مکالمہ کا کہیں بسیرا ہو گا؟ آئین، قانون، پَرسونا ڈیزِگنیٹا (Persona Designata) ، روایات اور اخلاقیات کے بغیر ریاستیں چل سکتی ہیں نہ معاشرے۔ ہمارا مسئلہ

Read more

منزل دور نہیں

زمانی اور مکانی حدود سے بالاتَر، ہر عہد میں، ہر زمانے میں، ہر شہر اور ہر بستی میں اچھے، خوبصورت، محبت کے قابل اور احترام کے مستحق لوگ ہوتے ہیں۔ ڈھلتی ہوئی شام کو میری نظریں ریل کی پٹری کے اوپر تھیں اور میں بے تابیِ سے ریل کا انتظار کر رہا تھا میرے ساتھ میڈیا منڈی کے مصنف اکمل شہزاد گھمن صاحب تھے سنا تھا کہ اب ریل کی آمد اور روانگی میں کچھ باقاعدگی دَر آئی ہے مگر

Read more

انصافی لیڈر شپ خان کی رہائی نہیں اپنے لیے چَوتھ چاہتی ہے

کپتان کے فدائی ووٹر اور کارکن پہلے مرحلے میں اس کی رہائی اور دوسرے مرحلے میں اس کا اقتدار چاہتے ہیں۔ لیکن کیا تحریک انصاف کی آزاد لیڈر شپ بھی یہی چاہتی ہے؟ یا پھر اسے کپتان کی رہائی درکار نہیں بلکہ صرف اپنے لیے چوتھ چاہیے۔ تاریخ سے شغف نہ رکھنے والوں کے لیے چوتھ ایک انجانا لفظ ہو گا۔ لفظی معنی تو اس کا یہ ہے کہ کسی شے کا چوتھا حصہ، لیکن تاریخ میں اس کی خاص

Read more

فائنل کال: تو مجھ سے خفا ہے تو زمانے کے لیے آ

عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ اور دھرنے کی کال دی ہے۔ اس فائنل کال میں کیا نیا ہو گا ’اس بارے میں کوئی حتمی پیشگوئی خاصی دشوار ہے۔ ایک وقت تھا جب جوش ملیح آبادی کے معاشقوں کا غلغلہ تھا۔ آج کل عمران خان کی احتجاجی کالوں کا چرچا ہے جوش کی طرح خان ہی ان کا جواز بتا سکتے ہیں۔ یار آشنا اور دل ربا نہ ہو تو تنہائی ڈسنے لگتی ہے اور

Read more

”حق و باطل“ کی جنگ اور ہکے بکے عوام

سود وزیاں سے بے نیاز ہو کر، فتح و شکست کی امید اور اندیشوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے، حق محض اس لیے کہ حق ہے، اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ اس کا ساتھ دیا جائے۔ یہ تو ہوگئی اصول کی بات، لیکن زندگی پیچیدگی سے عبارت ہے، زندگی میں ”حق“ اور ”باطل“ دو علیحدہ خانوں کا نام نہیں ہے، بلکہ اکثر تو حق وباطل کی سرحدیں دھندلی ہو جایا کرتی ہیں۔ برسوں پہلے مظفرآباد آزاد کشمیر جانے

Read more

اس بازار سے سوشل میڈیا تک

لاہور ہمیشہ سے مغلوں کا پسندیدہ شہر رہا ہے۔ ظہیر الدین بابر نے 1524 میں لاہور پر قبضہ کیا اور یہ قبضہ بہت عرصے تک رہا، جہانگیر اور شاہجہاں کا دور لاہور کا سنہری دور کہلاتا ہے۔ 1768 تک لاہور مغلوں کے قبضے میں رہا اور اس کے بعد لاہور سکھوں کی رعیت میں آ گیا اور رنجیت سنگھ پنجاب کا فرمانروا بن گیا۔ مغلوں نے لاہور میں بہت ساری تعمیرات کیں جس میں شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، شالا مار

Read more

ذِکرِ غنی، فکرِ غنی، شعر غنی

قدیم پشکلاوتی اور آج کے ہشت نگر ( چارسدہ) کے اس زرخیز اور مردم خیز خطہ نے جہاں اپنے ارد گرد کے علاقوں کو زندگی کے رمز آشنا گر سکھا دیے وہاں اصلاحی تحریک انجمن اصلاح الافاغنہ ( 1921 ) ، خدائی خدمتگار تحریک، فضل واحد المعروف بہ حاجی صاحب ترنگزئی ( 1859 ) کی اصلاحی تحریک، ہشت نگر کسان تحریک اور دیگر اجتماعی کوششوں کا مرزبوم بھی ہشت نگر ہی رہا ہے۔ مجسمہ ساز، عکاس، منفرد لہجے کے شاعر،

Read more

جب وزیر اعظم پاکستان اسلام آباد ائرپورٹ پر لاپتہ ہو گیا

”اس تحریر کا اصل راوی گمنام ہے اور میں صرف اس کے سنائے واقعے کو تحریری شکل دینے کی ذمہ دار ہوں“۔ آج کی نوجوان نسل عمومی طور پر سیاست دانوں سے بے زار ہے اور یہ ماننے سے انکاری ہے کہ پاکستان میں کوئی شخص صاحب اقتدار رہتے ہوئے کرپشن سے پاک وقت گزار جائے۔ ویسے تو یہ تحریر جون 2024 میں صاحب کردار کے لئے لکھی گئی تھی مگر کسی ”اگر مگر“ کا شکار ہو کر ”اِدھر اُدھر“

Read more

جاپان میں پاکستانی سفیر سے ایک ملاقات!

جاپان میں پاکستان کے سفیر محترم رضا بشیر تارڑ صاحب ہیں۔ انہوں نے 1987 میں فارن سروس جوائن کی تھی۔ اس دوران آپ اہم ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔ منیلا، برسلز، نیویارک اور کینیڈا سمیت مختلف ممالک میں اہم سفارتی عہدوں پر براجمان رہے۔ سفیر صاحب سے میری ملاقات طے تھی۔ صبح سویرے میں ملک نور صاحب کے ہمراہ ٹوکیو میں واقع پاکستانی سفارت خانے کے لئے روانہ ہوئی۔ میں اس سے قبل کچھ سفارت کاروں سے مل چکی ہوں۔ یہاں

Read more

جے پال جنجوعہ۔ قدیم پنجابی بادشاہ – اعتزاز احسن کی کتاب ’دی انڈس ساگا‘ سے ماخوذ)

جنجوعہ، پنجاب کے شمال مغربی حصے کی ایک طاقتور قوم ہے۔ جو کہ جہلم اور دریائے سندھ کے درمیانی اضلاع پنڈی، جہلم، چکوال اور اٹک میں آباد ہیں، جسے سالٹ رینج کہا جاتا ہے۔ پنجاب میں انہیں ’راجا‘ کے لقب سے بھی پکارتے ہیں۔ ہندوستان کے صوبے پنجاب میں سکھ اور ہندو جنجوعے بھی موجود ہیں۔ آج سے ڈیڑھ صدی قبل کیے گئے سروے کے مطابق پنجاب میں آرائیں، اعوان، کمبوہ، بھنڈ ر، چٹھ، ڈھلوں، گل، سَندھو، سیال اور وڑائچ

Read more

بچوں کا عالمی دن

موسمیاتی تبدیلیاں، کاپ 29 ’عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں پاکستان میں بچوں کی صورتحال اور ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کے حوالے سے فیصلے! 20 نومبر کا دن بچوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے 20 نومبر کو اقوام متحدہ نے بچوں کے حقوق کا عالمی معاہدہ ( سی آر سی ) منظور کیا جسے چائلڈ رائٹس کنونشن کہتے ہیں۔ اس سال عالمی یومِ اطفال کا موضوع ”مستقبل کی سنیے“ ہے۔ یہ موضوع لوگوں کو بچوں کی امیدوں، خوابوں، اور

Read more

یہ غروب عصر کا وقت ہے

یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو رہا ہے کہ خالد احمد کی موت وقت کا ظلم ہے، آمریت کا بانجھ پت جھڑ ہے یا ایک پسماندہ معاشرے کی بے ہنگم افراتفری کے پس پردہ دبے پاؤں بڑھتی بے خبری۔ یہ ہماری یاد کی رحم دلی ہے جو ہمیں دکھ کی تیز آنچ کا احساس نہیں ہونے دیتی یا تاریخ کی دانستہ تنسیخ ہے جو شعورِ تناسب کو ملیامیٹ کرتی گزر رہی ہے۔ خالد احمد لاہور کے مشرق میں کوئی 75 میل

Read more

خالد احمد: میرے استاد

سنہ 1967 ء میں گورنمنٹ کالج لاہور میں فرسٹ ایر میں داخل ہوا تو انگریزی اور اردو لازمی مضامین تھے۔ اختیاری مضامین میں سوکس، فلسفہ اور عربی تھے۔ اردو کے اولین استاد ڈاکٹر اسد اریب تھے۔ فلسفہ پروفیسر شاہد حسین، عربی پروفیسر علقمہ اور سوکس پروفیسر سردار محمد پڑھاتے تھے۔ انگریزی کی کلاس میں گئے تو کوئی دس منٹ لیٹ ایک نوجوان استاد کلاس روم میں داخل ہوئے۔ لمبا قد، چوڑا ہاڑ، بال بکھرے ہوئے، شیو کچھ بڑھی ہوئی، جین

Read more

کپتان کی سخاوت اور کارکنوں سے پیار کا ایک واقعہ

گزشتہ دنوں جید صحافی حبیب اکرم صاحب کا ایک کلپ دیکھا جس میں وہ ایک واقعہ بیان کر رہے ہیں جس میں کپتان کی مال و دولت سے بے نیازی اور اپنا سب کچھ کارکنوں پر وار دینے کا تذکرہ تھا۔ پہلے حبیب اکرم صاحب کا بیان کردہ واقعہ دیکھ لیتے ہیں۔ سچے صحافی حبیب اکرم راوی ہیں، ”ایک دفعہ، عمران خان صاحب اپنے کنٹینر پہ تھے۔ اور یہ دھرنے کے دنوں کی بات ہے۔ ان دنوں کیا ہوا کہ

Read more

سموگ کا روگ: اگر فطرت سزا دینے پہ آئی ہے تو اب بھگتو

سموگ کو روگ بنانے میں ہمارا اپنا کردار ہے۔ ہر گزرنے والی سردیوں میں اس کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ درختوں کی کٹائی ایک طویل عرصے سے مسلسل جاری ہے۔ ہمارے شمالی علاقوں میں چِیڑ اور بیار کے درختوں کے گھنے جنگلات کا رفتہ رفتہ صفایا ہو رہا ہے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹمبر مارکیٹیں چیڑ (یا چِیربیار) کی لکڑی سے بھری ہوئی ہیں۔ دوسرے مما لک میں ایک درخت کاٹا جائے تو اس کی جگہ پانچ

Read more

لاہور میں سموگ کا روگ، ہر گلی ہر چوک

آپ نے کبھی نہ کبھی یہ تو سنا ہو گا کہ ڈاکٹرز تازہ ہوا میں چہل قدمی کا مشورہ دیتے ہیں جیسے پارک، کھلے میدان یا تفریحی مقامات وغیرہ لیکن اب وقت ایسا آن پہنچا ہے کہ ڈاکٹرز خود سختی سے تلقین کرتے ہیں کہ غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ پارکس تو کیا بنا کسی ضروری کام کے گلی تک بھی نا جائیں کیونکہ باہر موجود سموگ جو کسی زہریلی گیس سے کم نہیں آپ کو

Read more

کچھ یادیں

جون ایلیا اپنی وفات سے ایک سال پہلے ہماری دعوت پر ایک مشاعرہ پڑھنے جنوبی پنجاب کے شہر خانیوال تشریف لائے تھے۔ یہ مشاعرہ سٹیزنز فورم خانیوال کے زیرنگرانی ہوا تھا۔ ڈگری کالج خانیوال کے لان میں منعقدہ اس مشاعرے میں پہلی بار خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی تھی۔ سامعین کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ فرشی نشست تھی اور سفید چادریں بچھائی گئی تھیں۔ رات گئے مشاعرہ چلتا رہا۔ جب جون ایلیا پڑھنے بیٹھے تو

Read more

آزادی اظہار اور وی پی این کی بندش

اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کے استعمال کو غیر اسلامی اور حرام قرار دے دیا ہے۔ کونسل کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب ملک میں آئے روز سلو انٹرنیٹ کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے وی پی این کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ یاد رہے کہ ”وی پی این“ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک ہے جو صارفین کی انٹرنیٹ تک رسائی کو محفوظ

Read more

جاپان کے شہر اوساکا میں!

آج مجھے کیوتو شہر سے رخصت ہونا تھا۔ علی الصبح میں نے اپنے کمرے پر ایک الوداعی نگاہ ڈالی اور ہوٹل سے نکل آئی۔ ایک ٹیکسی لی اور ریلوے اسٹیشن جا پہنچی۔ ٹکٹ لینے والوں کی ایک طویل قطار موجود تھی۔ یہاں بھی وہی نظم و ضبط اور ترتیب دکھائی دی جو ان ترقی یافتہ اقوام کا خاصہ ہے۔ باری آنے پر میں نے شین اوساکا (Shin۔ Osaka) اسٹیشن کا ٹکٹ لیا۔ کاؤنٹر پر بیٹھی لڑکی نے بتایا کہ تمام

Read more

دورہ سندھ کی کچھ اور یادیں اور باتیں

اس سفر میں ڈسٹرکٹ کونسل مردان کی خاتون کونسلر بیگم علی اکبر میرے ہمراہ تھیں۔ ہم دونوں کا یہ پہلا ہوائی سفر تھا۔ کہ 83 میں ہوائی سفر بھی امیر امرا ہی کرتے تھے۔ ہمارے جیسے متوسط طبقے کے لوگ عمرے اور حج پر ہی پہلا ہوائی سفر کرتے تھے۔ سو ہم نے بھی اپنے اس پہلے ہوائی سفر سے خوب لطف اٹھایا۔ کہ تب ”باکمال لوگ لاجواب سروس“ والی اس ایر لائن میں دم خم باقی تھا۔ ہوا کے

Read more

سموگ، لاہور، شادی اور حکومتی لطائف

کبھی موسم بدلنے کا انتظار شدت سے ہوا کرتا تھا کہ خنک ہواؤں کی چہل قدمی ذہنی سکون کا باعث ہوتی تھی۔ وقت دیکھتے دیکھتے قیامت کی طرح بدل گیا۔ فوگ کا رومان سموگ کی کالک میں بدل گیا لیکن یہ یک دم نہیں ہوا۔ ترقی کے نام پہ آئے زوال کی یہ تیس چالیس سالہ داستان ہے۔ یہ داستان پنجاب میں محو رقص ہے اور پنجاب کا دل اور نظام تنفس لاہور اس وقت دنیا کا سب سے فضائی

Read more

تحریک انصاف: 24 نومبر کو تخت یا تختہ

اس بار 24 نومبر کو شروع ہونے والی عمران خان کی فیصلہ کن تحریک کے نشانے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ خان آفریدی ہیں۔ عمران خان کے اہداف کی لسٹ سے آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف کے نام غائب ہیں۔ بلکہ عسکری قیادت جنہیں وہ ہینڈلر کہہ کر پکارتے ہیں، سے بات چیت کرنے کے لئے ایک مذاکراتی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ عمران خان کو یقین ہے کہ

Read more

دس گھر توڑ کر ایک گھر: حکومت کی نئی پالیسی

اب پرندے درختوں کی شاخوں پر نہیں بلکہ پہاڑوں کی چوٹیوں پر اپنے گھونسلے بناتے ہیں۔ جنگل اب صدیوں پرانے قبرستان کا منظر پیش کر رہا ہے۔ پرندوں کی چہچہاہٹ ہفتوں تک سنائی نہیں دیتی، اور وہاں کٹے درختوں کی خشک جڑوں کے سواء کچھ نظر نہیں آتا۔ دو سال پہلے تک تو یہاں سب کچھ موجود تھا، مگر ہاؤسنگ سوسائٹی کی تعمیر نے سب اجاڑ دیا۔ اب وہاں تعمیراتی مشینوں کی گھرگھراہٹ دور دراز رہنے والے جانوروں کی زندگی

Read more

شرطیہ پرانا پرنٹ اور داغوں کی بہار

اخبار سے خبر تو اب غائب ہو گئی۔ کالم کے نام پر خامہ فرسائی کے اطوار بھی چراغ حسن حسرت کے لفظوں میں ’کثرت استعمال‘ سے متروک ہو رہے ہیں۔ فکاہیہ کالموں میں ایک عطا الحق قاسمی اگلے وقتوں کی نشانی بچے ہیں۔ رپورٹنگ سے کالم کا رخ کرنے والے خبر کو کالم کا لبادہ پہناتے ہیں مگر صیغہ متکلم کی خود آرائی اور مبینہ ذرائع کے دام میں الجھ جاتے ہیں۔ کچھ ماضی کے آثار ہیں جنہیں شاید نظریاتی

Read more

سموگ

سموگ ایک قسم کی ہوا کی آلودگی ہے جو دھوئیں اور کہر کے ملاپ سے بنتی ہے۔ سموگ میں شامل آلودگی پھیلانے والے عناصر میں گاڑیوں کا دھواں، کارخانوں کے اخراج، اور ایندھن کا جلانا شامل ہیں۔ یہ ذرات اور گیسیں سورج کی روشنی میں مل کر ایک گہرا دھند سا بناتے ہیں جسے سموگ کہا جاتا ہے۔ یہ سموگ دیکھنے کی صلاحیت کو کم کرتا ہے اور انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔ پاکستان میں خاص طور

Read more

منڈی بہاؤالدین میں انڈو سکیتھیین ازیسز اول کے سکوں کی دریافت

قبیلہ اور پس منظر ازیسز اول کا تعلق سکیتھیین یا ساکا قبیلے سے تھا، جو وسطی ایشیا کے خانہ بدوش اور جنگجو قبائل میں سے تھا۔ سکیتھیین قبائل وسطی ایشیا سے نکل کر ایران اور شمالی ہندوستان کی طرف پھیلے ہوئے تھے۔ یہ قبائل خاص طور پر تیر اندازی اور گھڑ سواری میں مشہور تھے۔ مختلف علاقوں میں خانہ بدوش قبائل کی سرگرمیوں اور وسطی ایشیا کے سیاسی حالات کے باعث، سکیتھیینوں نے جنوبی ایشیا کی طرف نقل مکانی کی

Read more

متفقہ دستور کی پسِ پردہ کہانی

1973 کا آئین 10 ؍اپریل کو متفقہ طور پر انتہائی کشیدہ سیاسی حالات میں منظور ہوا جو کسی طور ایک سیاسی معجزے سے کم نہیں تھا۔ یہ معجزہ کیونکر تخلیق ہوا، اِس کی داستان بہت دلچسپ اور حد درجہ سبق آموز ہے اور اِس کا ہمارے مستقبل سے نہایت گہرا تعلق ہے۔ راقم الحروف جو اِس پورے عمل میں پسِ پردہ شریک رہا، وہ آج کے نازک مرحلے پر شدت سے محسوس کرتا ہے کہ مختلف مراحل کے مدوجزر تفصیل

Read more

سموگ اور پاکستان میں حکومتی لا عملی

پاکستان میں سموگ ایک سنگین ماحولیاتی بحران کی صورت اختیار کر چکا ہے، جو ہر سال سردیوں میں اپنے عروج پر پہنچتا ہے اور شہریوں کی صحت، معیشت اور ماحول پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔ سموگ کی بدترین صورتحال خصوصاً لاہور اور دیگر پنجاب کے شہروں میں دیکھی جاتی ہے، جہاں فضائی آلودگی کی سطح انتہائی بلند ہو جاتی ہے اور کئی روز تک دھند کی صورت میں رہتی ہے۔ اس بحران کو سنجیدگی سے حل کرنے کے لیے

Read more

اسلام آباد دھرنا کے لئے بانی پی ٹی آئی کی ” فائنل کال”

عمران خان کے اندازِ سیاست کے بارے میں ہزاروں تحفظات کے باوجود ایک حقیقت کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں اور وہ یہ کہ موصوف ”آتشِ عشق“ میں بے خطر کودنے کے عادی ہیں۔ عقل کے ضرورت سے زیادہ استعمال کی بدولت ان کے کئی اقدامات کو میں نے سیاسی اعتبار سے کئی بار خودکش شمار کیا۔ وزارت عظمیٰ سے تحریک عدم اعتماد پر گنتی کی وجہ سے فراغت کے بعد ان کا قومی اسمبلی سے اپنی جماعت کو باہر

Read more

پارلیمانی کچھوا اپنی خود مختاری کی جانب سر کتے ہوئے

1997 ء میں عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (نواز) نے 237 میں سے 137 نشستوں پر کامیابی سمیٹ کر فیصلہ کن کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کی تھیں تاہم نواز شریف صاحب نے ملک کے دوسرے بڑے صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی جماعت کو حکومت بنانے کا موقع دینے کے بجائے جوڑ توڑ کر کے سندھ میں بھی اپنی حکومت بنا ڈالی تھی۔

Read more

احتجاج اور مارچ کی ایک اور کال

عمران خان نے ایک بار پھر تحریک انصاف کے کارکنوں کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی کال دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’آپ کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ مستقبل میں ہم نے مارشل لا میں رہنا ہے یا آزادی میں رہنا ہے‘

Read more

اسموگ سے بچاؤ کے لئے پنجاب حکومت کو چند تجاویز

لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔ پنجاب کے چار ڈویژنوں لاہور، ملتان، گوجرانوالہ اور فیصل آباد سمیت دیگر حصوں میں اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے گرین لاک ڈاؤن کا نفاذ تو کر دیا لیکن یہ اسموگ سے نمٹنے کا کوئی مستقل حل نہیں ہے بلکہ تباہ شدہ معاشی حالات میں متوسط کاروباری طبقے کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے۔ بے شمار فوڈ کارنرز، مارٹس اور دکانیں

Read more

خان پور کا تاریخی و ثقافتی ورثہ

خان پور، آبادی کے لحاظ سے ضلع رحیم یار خان کی دوسری بڑی اور پنجاب کی پانچویں بڑی تحصیل ہے۔ میری تحقیق کے مطابق اس وقت پاکستان میں خان پور نام کے دس علاقے ہیں، یعنی یہ کہا جا سکتا ہے کے پاکستان کے شہروں میں سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام خان پور ہے۔ خان پور کو خان پور کٹورہ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کی دو وجوہات ہیں، ایک تو یہ کہ اس شہر کی طبعی ساخت

Read more

لاہور کی فضائی آلودگی: چیلنج

لاہور پاکستان کا دل اور ثقافتی ورثہ ہے، جسے باغوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔ یہ شہر اپنے تاریخی مقامات، تعلیمی اداروں، اور کاروباری مواقع کے لیے جانا جاتا ہے۔ لاہور، پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے، جہاں آبادی ایک کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ لاہور کی اہمیت صرف اس کے ثقافتی ورثے یا تاریخی عمارتوں تک محدود نہیں، بلکہ یہ شہر پاکستان کی معیشت کا اہم مرکز بھی ہے۔ لیکن افسوس کہ یہ شہر اب

Read more

بے بسی سے سسکتا تاریخی شہر، لاہور

باغوں، پھولوں سے مہکتا دنیا کے خوبصورت شہروں میں سے ایک شہر لاہور آج کل بے بسی کی تصویر بنا ہوا ہے۔ زہر آلود سموگ کی چادر اس پر ایسی تنی کہ ہٹنے کا نام نہیں لے رہی۔ سموگ کے اسباب و تدارک کے مباحث نے چند سوالات کو جنم دیا ہے : ٭ حکمرانوں کے بقول کیا واقعی مشرقی پنجاب سے آنے والے دھوئیں کے بادل اس سموگ کا بڑا سبب ہیں اور بھارت اس میں سازش کے طور

Read more

ٹیکسٹ بُک دانشور اور دہشت گردی کی حمایت – مکمل کالم

یادش بخیر۔ 2005 / 06 میں جب ملک میں دہشت گردی کی لپیٹ میں آنا شروع ہوا تو اُس وقت زیادہ تر حملے سیکورٹی فورسز پر کیے جاتے تھے، مجھے یاد ہے جب باجوڑ کے ایک مدرسے پر امریکی ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں 69 معصوم بچے شہید ہوئے تھے تو اِس کے جواب میں اگلے ہی ماہ درگئی کے علاقے میں پاکستانی فوجیوں کے ایک قافلے پر خودکُش حملہ ہوا تھا جس میں 42 فوجی شہید ہوئے

Read more

”ڈیپ سٹیٹ“ کا تصور اور ٹرمپ کے ممکنہ عزائم

جمعرات کی رات کچھ دیر چلنے کے بعد میرا ٹویٹر اکاﺅنٹ دو روز تک بند رہا۔ اس کے بند ہونے سے جو کوفت محسوس ہوا کرتی تھی بتدریج ختم ہونا شروع ہو گئی ہے۔ اس امر کو شکست خوردہ ذہن کے ساتھ تسلیم کر لیا ہے کہ ہماری مائی باپ سرکار ٹویٹر (جسے اب ایکس کہا جاتا ہے) کی وقتاً فوقتاً مگر طویل بندش کے ذریعے ہمارے طفلانہ اذہان کو مضر خیالات سے محفوظ رکھے گی۔ امن وامان کا تحفظ

Read more

سانس اور قاتل دھواں

اگر آج پاکستان کو درپیش مسائل کی درجہ بندی کی جائے تو سموگ سر فہرست ہے کیونکہ سانس لینا ایک خود کار اور نادانستہ و مسلسل عمل ہے۔ عصر حاضر اور لمحہ موجود میں سموگ، کثیف و گاڑھا دھواں مضر صحت ذرات و اجزاء پر مشتمل ماحولیاتی آلودگی نے پنجاب و بیشتر پاکستان کو آلودہ ترین کر رکھا ہے۔ اور چونکہ سانس لینا لازم ہے تو زہریلے دھوئیں اور مضر صحت اجزاء اور موت تقسیم کرتی سموگ کو سانس کے

Read more

آغا شورش کاشمیریؒ کی یادیں

(گزشتہ سے پیوستہ) آغا شورش کاشمیری ؒ اپنی زندگی میں ہی اپنا مرثیہ خود پڑھا کرتے تھے جس کے چند اشعار پیش خدمت ہیں الغرض یہ اس مقرر کا تھا سفر آخری عمر بھر رہا جس کو حاصل خطیبانہ کمال جس طرف نکلا جہاں پہنچا فضا پر چھا گیا اس کے سر پہ تھا فروزاں سایہ ایزد تعال دس برس تک سختیاں جیلیں بنام حریت قید تنہائی میں کاٹے جس نے اپنے مہ و سال شاعرانہ روپ تھا اس کی

Read more

پنجاب میں سموگ اور باکو کانفرنس میں پاکستانی وزیراعظم کی شرکت

پاکستان میں لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر شدید فضائی آلودگی اور سموگ کا شکار ہیں جس کے سبب ماہرین اور شہری یکساں طور سے اس آفت سے نجات حاصل کرنے کا کوئی راستہ تلاش کرنا چاہتے ہیں۔ آج ہی آذربائیجان میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس بھی شروع ہوئی ہے جس میں دنیا میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور کاربن کے اخراج جیسے اہم معاملات پر غور کیا جائے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض

Read more

پاکستانی دانشمندوں کی ”ہمدلی برائے پاکستانی بہاری محصورین“ اور ٹرمپ کا امریکہ

متحدہ ہندوستان سے سابقہ مشرقی پاکستان ”ہجرت“ کرنے والے ”پاکستانی بہاریوں“ کے مسئلے کے حوالے سے ایک ہمدلی یعنی ایمپیتھی پر مبنی سیاسی حل کیا ہو سکتا ہے؟ (ہجرت کو واوین میں اس لیے لکھا کہ میرے مطابق وہ ہجرت نہیں تھی بلکہ وہ بہاری اپنا حق، اپنے ووٹ کا پھل سمجھ کر اپنے گھر آئے تھے۔ ) یہ سوال خود سے اور کئی جانے مانے پاکستانی اساتذہ، دانشوروں، حساس ادیبوں، شعرا، سیاسی کارکنوں اور لیڈروں، انسانی حقوق، بچوں کے

Read more

جعلی مذہبی مقدمات اور ہنی ٹریپ: وزیراعظم کہاں ہیں؟

اگر میری طرح آپ کے بال سفید ہو چکے ہیں۔ منہ میں اکثر دانت ڈینٹسٹ کی عنایت ہیں۔ اور چہرے پر جھریوں میں اسی تیزی سے اضافہ ہو رہا جس طرح کوئی پارلیمنٹ عجلت میں آئینی ترامیم کر رہی ہو۔ کبھی دمہ کی وجہ سے سانس رکتا ہے اور اگر سینے کے دائیں جانب ٹیس اٹھے تو یہ وہم ہوتا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے والا ہے۔ اور یکایک حفیظ جالندھری مرحوم آپ کے پسندیدہ شاعر بن گئے۔ اس

Read more

وادی کشمیر کے اولین باشندے اور ان کا مذہب

نیل مت پرانت وادی کشمیر کا سب سے ابتدائی مذہب تھا اور کشمیر کے یہ اولین باشندے انڈس سویلائزیشن پر آرینز کے قبضے اور غلبے کے بعد آج کے سندھ، پنجاب کے ہی علاقوں یعنی ”انڈس سویلائزیشن“ سے ہجرت کر کے خالی پڑی، وادی کشمیر میں آباد ہونے والے اولین باشندے تھے۔ جہاں آج وادی کشمیر ہے یہاں ایک بہت بڑی جھیل ہوا کرتی تھی، جس کا نام ستی سر تھا، اس عظیم جھیل کا اوڑی سے کچھ آگے، شاید

Read more

خصوصی بچوں کے والدین

جذبات اور منطق عام طور پر ایک دوسرے کے ساتھ کچھ اس طرح منسلک ہوتے ہیں کہ ان دونوں کو الگ کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ عمومی طور پر ہمارے طرز عمل کے پیچھے جہاں عقل و فکر کارفرما ہوتے ہیں وہیں جذبات اور احساسات بھی ہمارے عمل کو ایک سانچے میں ڈھالنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر آج کسی والدین کو یہ معلوم ہو کہ ان کا بچہ خصوصی ہے، وہ سن نہیں سکتا یا دوسرے بچوں کی

Read more

ناصر کاظمی کا لاہور اور زہر آلود فضا

پھولوں کا شہر لاہور اور پنجاب کے کچھ اضلاع شدید ماحولیاتی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں۔ سانس لینا بھی دوبھر ہو چکا ہے سانس لینا بھی سزا لگتا ہے اب تو مرنا بھی روا لگتا ہے کہتے ہیں کہ لاہور میں رہنے والوں کی عمریں سات سے آٹھ سال تک کم ہو جائیں گے اگر آلودگی کی یہی صورتحال رہی۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے 2016 میں پہلی بار لاہور آلودگی کی لپیٹ میں آ یا تھا، مگر آلودگی

Read more

کیا ٹرمپ حقیقی آزادی دلائے گا؟

کہتے ہیں زندگی میں ہر انسان کو ایک بار ایسا موقع ملتا ہے جس سے وہ اپنی باقی زندگی سنوار سکتا ہے اب یہ اس موقع کا فائدہ اٹھانے والے شخص پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ اس موقع سے کس حد تک فائدہ اٹھاتا ہے عمران خان کو بھی زندگی نے ایک موقع دیا اور جو خواہش وہ مشرف دور سے اپنے دل میں رکھے ہوئے تھا وہ آخر کار 2018 میں پوری ہو گئی اور وہ پاکستان کا

Read more

لاہور اور سموگ

پاکستان کا دِل لاہور جسے باغوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔ دہائیوں سے اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے۔ پنجاب کا صوبائی دارالحکومت اور پاکستان کا آبادی کے لحاظ سے دوسرا بڑا شہر جو پنجاب کی معیشت کا مرکز بھی کہلاتا ہے۔ لاہور پاکستان کا ثقافتی، تعلیمی اور تاریخی مرکز بھی ہے۔ خواہ روزگار ہو یا تعلیم، خواہ علاج ہو یا پھر کاروبار لاہور ہر طرح سے اپنی مخصوص پہچان اور اہمیت رکھتا ہے۔ صوبائی اسمبلی ہو یا پھر وزیر

Read more

لیا درس نسخۂ عشق کا

وہ ہم سے ایک دن پہلے اسکول میں داخل ہوئی تھی۔ فرح نیسنی نام تھا مگر یہ اصل نام نہیں۔ ہم دونوں کا معاملہ بھی عیسائیوں کے اس مدرسے Convent of Saint میں وہی تھا جو امام احمد بن حنبل اور ابن الہثیم (بغداد کا مشہور چور، نام میں غلطی کا احتمال ہے) کا بغداد کی جیل میں ملاقات کے وقت تھا۔ ابن الہیثم کو اس دن چوری کی سزا میں کوڑے، امام احمد بن حنبل کے بعد مارے گئے۔

Read more

شورش کاشمیری ؒکی یادیں پارٹ 1۔

نام عبدالکریم لیکن شہرت پائی آغا شورش کاشمیری ؒکے قلمی نام سے۔ ان کا جنم 14 اگست 1917 ء کا لاہور میں ہوا اور 25 اکتوبر 1975 ء کو اسی شہر میں پائی ان کا مدفن میانی صاحب کا شہر آفاق قبرستان ہے جس میں ملک کی اہم شخصیات ابدی نیند سو رہی ہیں۔ لاہور پنجاب کا دل ہے۔ آغا شورش کاشمیریؒ کی پوری زندگی لاہور کی ہنگامہ خیز سیاسی زندگی میں گزری لاہور کی ہنگامہ خیزیوں کا ذکر آغا

Read more

امریکہ میں فیصلے کی گھڑی

امریکی انتخابات بس آن پہنچے اور دنیا بھر کی نظر اس کے نتائج پر ٹھہری ہوئی ہے۔ جرمن یونٹی ڈے کی تقریب میں شریک تھا تو موضوع سخن احباب سے یہ ہی رہا۔ چند روز قبل امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے پاکستان، افغانستان پر سابق مشیر جو اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان لخدر براہیمی کے مشیر اور افغانستان کے حامد کرزئی، اشرف غنی دور کے آئین سازی میں شریک رہے۔ پروفیسر رابن پاکستان آئے تو مجھ سے ملاقات کرنے

Read more

قصّہ پنجوتھا صاحب کے ’اغوا‘ کا

ملکی سیاست کا دیرینہ شاہد ہونے کے باوجود میں سادہ لوح اس گماں میں مبتلا ہوگیا تھا کہ آئین میں 26 ویں ترمیم متعارف کروالینے کے بعد حکومتی اتحاد کو وقتی سکون نصیب ہوجائے گا۔ اس کے دوران حکومت ملکی معیشت پر کامل توجہ مبذول رکھتے ہوئے سیاسی استحکام کا حصول بھی ممکن بنا سکتی ہے۔ میری خوش گمانی کا اہم سبب عزت مآب یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی بھی تھی۔ میں ان سے آج تک کسی سماجی

Read more

اپنا اپنا جنرل، اپنا اپنا جج

کابینہ میں منظوری کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تمام سروسز کے سربراہان کے عہدوں کی مدت تین کی بجائے پانچ سال کرنے کا بل منظور کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد 17 سے بڑھا کر 34 اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں یہ تعداد 9 سے بڑھا کر 12 کر دی گئی ہے۔ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اس قانون سازی پر احتجاج کیا ہے۔ بظاہر یہ تبدیلیاں چھبیسویں

Read more

منحصر ’ڈونلڈ‘ پہ ہو جس کی امید!

عمران خان کو کچھ بھی کہہ لیں، اُنہوں نے پاکستانی سیاست کی کشتِ ویراں میں ایسے ایسے اچھوتے اور نادرِ روزگار عجوبے کاشت کیے ہیں، اور مسلسل کرتے چلے جا رہے ہیں، کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ”سیاسی“ کہلانے والی کوئی دوسری جماعت اُن کا تصوّر بھی نہیں کر سکتی۔ میں چاہوں تو ایسے اَن گنت عجوبوں کی فہرست مرتب کر سکتا ہوں لیکن کالم کی تنگ دامانی مانع ہے۔ سو میں فوجی تنصیبات پر منظم حملوں

Read more

کیا دلی کیا لاہور: سموگ

حسب سابق بڑے شہر ”کیا دلی کیا لاہور“ اس سال بھی سموگ کی لپیٹ میں ہیں اور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں سر فہرست ہیں۔ حال ہی میں سموگ کی آگاہی مہم کے حوالے سے ایک ویڈیو کلپ دیکھنے کو ملا۔ جس میں پنجاب کے ایک بڑے شہر کے ٹریفک اہلکار رکشہ ڈرائیورز یا مالکان کو ان کے رکشوں کا معائنہ کرانے کا کہتے ہوئے نظر آئے۔ تاکہ رکشوں سے دھوئیں کا اخراج کم سے کم ہو اور

Read more

پاکستان کا مطلب کیا؟

آج کل پاکستانیوں کی شناخت کے مسئلے کے بارے میں کئی موضوعات زیر بحث ہیں جن میں ایک موقف لبرل طبقے کا ہے جو کہ جنگ و جدل سے منسلک تاریخی کرداروں کو اپنانے سے انکاری ہیں جبکہ دوسری طرف مذہبی طبقے کے لوگ ماضی میں گزرے کامیاب سپہ سالاروں کو اپنا حامی و ناصر گردانتے ہیں۔ لبرل طبقے کی نظر میں پاکستانیوں کی بہترین شناخت صرف بیرونی جنگجووں کو خود سے الگ ماننے میں ہی نہیں بلکہ خود کو

Read more

ایک استاد کے لیے محبت

اردو زبان و ادب کے آسمان پر کئی روشن ستارے چمکتے ہیں مگر کچھ ایسے بھی ہیں جن کی روشنی آنے والی نسلوں کو ہمیشہ راہ دکھاتی رہے گی اور ان کو ایک زمانہ یاد رکھے گا۔ ڈاکٹر ضیاء الحسن صاحب کا شمار بھی اُن چند ممتاز اور منفرد شخصیات میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی تدریسی زندگی کا ایک بڑا حصہ اردو زبان کی ترویج و فروغ کے لیے وقف کیا۔ 28 اکتوبر 2024 کو جامعہ پنجاب لاہور کے

Read more

پیڑا جلیبی لڈو جو کھاؤ سو منگا دیں

ہمیں کچھ عارضے ایسے لاحق ہوتے ہیں کہ ہم اپنے من چاہے پکوان نہیں کھا سکتے بلکہ بعض اوقات تو ایسا ہوتا ہے کہ ہم مشروبات کا پرہیز کرنے پر بھی مجبور ہو جاتے ہیں، ایسے میں اگر یہ بھی ہو جائے کہ سادہ پانی بھی ممنوع قرار پائے تو پھر سوچیئے کہ آپ پر کیا گزرے گی اور آپ کسے پکاریں گے۔ ایسی ہی مشکل زندگی سے اسلام آباد میں مقیم ہمارے ایک شفیق دوست نبرد آزما ہیں۔ گزشتہ

Read more

گنگا رام پاور ہاؤس

محسنِ پنجاب سر گنگا رام نے عوام کی بھلائی کے لیے کیا کچھ نہیں کیا۔ ان کے مفادِ عامہ کے منصوبے صرف لاہور تک محدود نہیں ہیں بلکہ لاہور شہر سے باہر بھی اس وقت کے متحدہ پنجاب میں ان کے بہت سے منصوبے تھے جن میں سے کچھ اب بھی چل رہے ہیں۔ ان میں سے ایک گنگا رام پاور ہاؤس (موجودہ نام رینالہ خورد ہائیڈرو پاور پلانٹ) ہے۔ رینالہ شہر میں واقع یہ منصوبہ 1922 میں لوئر باری

Read more

بچپن سے نصیب تک

بچپن کے کھیل ختم ہوتے ہیں تو نصیب کا کھیل شروع ہوتا ہے۔ بچپن کے معصوم خوابوں کی جگہ نصیب کی لکیروں کی گہرائیاں جنم لیتی ہیں تو اک نئے سفر کا آغاز ہو رہا ہوتا ہے۔ یہ سفر بالخصوص ان والدین کے لئے زندگی کا مشکل ترین مرحلہ ہوتا ہے، جو سفید پوشی کا بھرم رکھتے ہوئے اپنی بیٹیوں کے فرض سے سبکدوش بھی ہونا چاہتے ہیں اور زمانے کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر بھی چلنا چاہتے

Read more

بیرون ملک چیف جسٹس (ر) فائز عیسی سے بدتمیزی

عمران خان نے نوجوان نسل کو اس قدر شعور دے دیا ہے کہ عمران خان کے ہر مخالف کو پاکستان کا دشمن سمجھتے ہیں اور عمران خان کو ہی پاکستان سمجھتے ہیں یہ بات صرف ان نوجوانوں تک محدود نہیں ان کے والدین بھی اسی رنگ میں رنگ چکے ہیں۔ عمران خان کے پیروکار بچے پبلک میں ہوں یا سوشل میڈیا پر جس کی مرضی پگڑی اچھالیں جس کی مرضی تضحیک کریں یا عمران خان کا نام لے کر جلاؤ

Read more

بھارت ٹوٹنے کے دہانے پر

  وزیراعظم نریندر مودی کے دور میں ہندوتوا نظریے میں شدت آ گئی ہے، جو ہندو قوم پرستی کو بھارت کی شناخت کے ساتھ جوڑنے والا ایک سماجی و سیاسی فریم ورک ہے۔ اس نظریے کا بھارت کے سماجی، سیاسی اور اقتصادی منظرنامے پر گہرا اثر پڑا ہے، جس سے بھارت کو داخلی اور عالمی سطح پر دیکھنے کا انداز بدل گیا ہے۔ مودی کے دور میں، بھارت کی جمہوریت، انسانی حقوق اور استحکام کے حوالے سے عالمی درجہ بندیوں

Read more

کوئی رفیق نہیں کتاب سے بہتر: منفی سوشل میڈیا پروپیگنڈا

ہمیشہ سے یہی دیکھنے میں آیا ہے کہ سوشل میڈیا نے زیادہ تر اپنا منفی کردار ہی ادا کیا ہے۔ ہر غلط اور سنسنی خیز خبر کو اچھالا ہے۔ یہ ایک طرح سے رجحان ہی بنتا جا رہا ہے کہ کسی کا اچھا کام یا محنت لوگوں کو نظر نہیں آتی، نا ہی اس کی ریاضت کی داد دی جاتی ہے اور نہ ہی اسے توجہ ملتی ہے لیکن منفی اور فضول بات اور عمل فوراً وائرل ہوجاتا ہے۔ شاید

Read more

داستانِ غم دل سب سے پرانی ہے مگر

مصطفے زیدی مرحوم جن کے سانحۂ قتل کے بارے میں ہماری شنید معلومات کم از کم جوڈیشل انکوائری افسر ان دنوں کے سابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کراچی، کنور ادریس سے زیادہ تھیں۔ انہی مصطفے زیدی کا شعر ہے داستانِ غم دل سب سے پرانی ہے مگر کہنے والے کے لیے سب سے نئی رہتی ہے یہ سن 1970 کی بات ہے۔ ان دنوں نیپ کے سربراہ عبدالولی خان نے کہا تھا جس وقت مشرقی پاکستان سیلاب کی تباہ کاریوں سے بدحال

Read more

پاکستانی سیاست میں خواتین کا موثر کردار

عمران خان اور ان کا خاندان وطن اور ہم وطنوں کے ساتھ محبت کا وہ قرض چکا رہا ہے جو انہوں نے لیا بھی نہیں، دوران قید کپتان کے کردار نے انہیں ان کی ہم عصر سیاسی قیادت میں مزید ممتاز کر دیا۔ عمران خان کی طرح ان کی بہنیں بھی نڈر اور بہادر ہوں گی اس کا کسی کو اندازہ تک نہیں تھا۔ عمران خان جس روز سے جیل میں قید ہیں اس دن سے ان کی بہنیں اپنے

Read more

سیاسی مخالفین کی تضحیک کا شرمناک کلچر

اگر کوئی شخص پی ٹی آئی کی حمایت یا دوسری سیاسی جماعتوں کی پالیسیز کی مخالفت میں بیان بازی کرتا ہے تو وہ یوتھیا کہلاتا ہے۔ اسی طرح اگر کوئی شخص پی پی کی حمایت اور دوسری سیاسی جماعتوں کی مخالفت میں کچھ کہنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے جیالا سمجھا جاتا ہے۔ کچھ ایسی ہی صورتحال کا سامنا پی ایم ایل ن کے ورکرز کو ہے، اگر وہ کسی بھی دوسری سیاسی جماعت کی پالیسیز پر منفی رائے

Read more

ایک معزز جج کی خود نوشت کا ایک ورق!

جج اور وہ بھی کسی بڑی عدالت کا جج ہوتے ہوئے، فرصت و فراغت کے ایسے لمحے کہاں کہ باقاعدگی سے روزنامچہ لکھا جائے۔ مجھے تو کبھی ایسی یکسوئی میسّر نہ آئی کہ ٹِک کر اپنی یادداشتیں مرتب کرتا اور اپنے اہلِ وطن کو آگاہ کرتا کہ مجھ پر کیسے کیسے کڑے وقت پڑے لیکن میں نے کبھی اپنے ”ضمیر“ سے روگردانی نہیں کی۔ ہمیشہ وہی فیصلہ دیا جس کی آواز میرے دِل کے کسی عمیق گوشے سے اٹھی۔ ہر

Read more

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی تاریخ کے صفحات پر

سینٹ اور قومی اسمبلی سے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد منگل کو پارلیمانی کمیٹی نے سینئر ترین تین ججوں میں سے تیسرے نمبر پر موجود جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ چیف جسٹس کی تقرری کے لیے سنیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر پر جسٹس منصور علی شاہ اور دوسرے نمبر پر جسٹس منیب اختر تھے۔ پارلیمانی کمیٹی کے منگل کو ہونے والے اجلاس میں حکومتی جماعتوں مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی

Read more

چھبیسویں آئینی ترمیم اور لاوارث اقلیتیں

دنیا بھر میں حکومتیں عوام و الناس کے حقوق و آرام کے لیے دن رات محنت کرتی نظر آتیں ہیں وہیں پر ان کے ملک میں ماحول اور حشرات و جانوروں کے حقوق کی بھی پاسبان ہوتیں ہیں ہاں اگر نہیں ہے تو ہمارے پیارے ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سیاست دانوں کا باوا آدم ہی نرالا ہے۔ ہمارے ملک میں آئین و ترامیم ہر حکومت اپنی پسند و ناپسند کی آڑ میں کرتی ہے چاہے وہ جمہوری حکومت ہو

Read more

کوڑے کی حکومت اور ردی کے کباب

اخبار میں ملازمت کے دنوں میں دفتر کی طرف سے گھر میں روزانہ پانچ اخبار آتے تھے۔ یہ وہ دور تھا جب اردو اخبارات عام طور پہ سولہ سے بیس صفحات کے ہوتے تھے اور انگریزی اخبارات چوبیس یا اس سے زائد صفحات پہ مشتمل ہوتے تھے۔ اخبار کا سائز بھی آج کل کے اخبارات سے تقریباً ڈیڑھ گنا زیادہ چوڑا ہوتا تھا۔ یعنی آج کے اخبارات کے مقابلے میں اس وقت کا اخبار تقریباً ڈیڑھ گُنا زیادہ وزنی ہوتا

Read more

نئے چیف جسٹس کی تقرری: حق بحق دار رسید

کہتے ہیں ”تدبیر کند بندہ تقدیر زند خندہ“ انسان تدبیر کر رہا ہوتا ہے اور تقدیر ہنس رہی ہوتی ہے۔ سو موجودہ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی تقرری ”حق بحق دار رسید“ کے مصداق ہے۔ اس کا پس منظر یہ ہے کہ ثاقب نثار نے بطور چیف جسٹس 2 سال میں ہائی کورٹ کے ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتیوں میں بدنیتی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنے پلان کے تحت جونئیر جسٹس منیب اختر کی جسٹس یحیی آفریدی

Read more

مذہبی انتہا پسندی کی تاریخ اور پاکستانی معاشرہ

شدت پسند کم و بیش دنیا کے ہر معاشرے، مذہب اور تہذیب میں پائے جاتے ہیں لیکن ان کی تعداد مٹھی بھر اور پورے معاشرے کے مقابلے میں انتہائی کم ہوتی ہے۔ وہ اپنے اصولوں پر زندگی بسر کرتے رہتے ہیں اور اپنی درسگاہوں تک ہی محدود رہتے ہیں۔ اس کی مثالیں ہمیں آج کے ترقی یافتہ یورپ میں بھی مل جائیں گی کہ جہاں کچھ لوگ سیکولر معاشروں میں جہاں شخصی آزادی اپنی انتہا پر ہے، وہاں بھی سختی

Read more

آزادی اور تحریک پاکستان کے گمنام ہیروز

  آزادی پاکستان اور تحریک پاکستان کی کامیابی کے پیچھے کئی گمنام ہیرو شامل تھے جنہوں نے اپنی زندگیوں کو وقف کر کے قوم کی خدمت کی۔ ان میں سے چند اہم شخصیات یہ ہیں : 1۔ مولانا محمد علی جوہر مولانا محمد علی جوہر کا بھارت (انڈیا) کی سیاست میں اہم کردار تھا، خاص طور پر برطانوی راج کے خلاف تحریکوں میں۔ وہ ایک نمایاں قوم پرست رہنما، صحافی، اور خلافت تحریک کے بانیوں میں سے تھے۔ ان کا

Read more

نظام کہاں رکتا ہے؟ سیاست، طاقت اور غربت کا تعلق ‎

پاکستان میں اکثر دیکھا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات اور آئینی ترامیم کے دوران ہارس ٹریڈنگ کے الزامات عائد کیے جاتے ہیں، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ طاقتور طبقات کس طرح سیاسی فیصلوں کو اپنے مفادات کے تابع کر لیتے ہیں۔ حال ہی میں کی جانے والی 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عوام کو یہ محسوس ہوا جیسے یہ سب کچھ پہلی بار ہو رہا ہو۔ تاہم، یہ کوئی نئی بات نہیں ہے اور نہ ہی

Read more

پاکستان اور طلبا

تاریخ کا مطالعہ بتاتا ہے کہ کسی بھی معاشرے کو پسماندگی سے نکالنے میں پڑھے لکھے طبقے کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، یعنی طلبا کا کردار، کیونکہ طلبا ہی وہ طاقت ہیں جنہوں نے اپنے قلم اور علم کے ذریعے اپنی طاقت کو بروئے کار لایا۔ دنیا کی ترقی یافتہ قومیں اور ممالک اپنے معاشرے کی ترقی، استحکام اور امن کے لیے اپنے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیے خصوصی اقدامات کرتے ہیں، کیونکہ نوجوان اگر راہ راست

Read more

اپنے عظیم استاد جناب اسلم انصاری کی یاد میں

یہ سال 1991 کی بات ہے، میں نے گورنمنٹ ہائی اسکول خانیوال سے میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد اپنے دوستوں ارشد اور اشفاق کی دیکھا دیکھی گورنمنٹ کالج بوسن روڈ ملتان میں داخلے کے لیے درخواست دے دی۔ ان دنوں یہ کالج جس کا اصل نام ایمرسن کالج ہے، گورنمنٹ کالج لاہور کے بعد پنجاب کا دوسرا بڑا کالج سمجھا جاتا تھا۔ اس کے میرٹ پر آنا ان دنوں بہت مشکل ہوا کرتا تھا، اور داخلہ لینے والے

Read more

جنوبی پنجاب کی ترقی کا سیاسی بیانیہ

عمومی طور پر پنجاب کی ترقی کو دیگر صوبوں کے مقابلے میں ایک مثالی، ترقی اور خوشحالی کی بنیاد پر بہتر صوبہ قرار دیا جاتا ہے۔ لیکن جب ہم پنجاب کے حصہ جنوبی پنجاب کی ترقی پر نظر ڈالتے ہیں یا اس کا سیاسی، سماجی، انتظامی اور معاشی تجزیہ کرتے ہیں تو اس کی مجموعی صورتحال پورے صوبہ کے مقابلے میں کمزور نظر آتی ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ چاروں صوبوں میں ایک بڑا صوبہ ہونے کے باوجود جنوبی

Read more

پنجاب کالج کا واقعہ اگر سچ بھی ہوتا تو آپ کیا کر لیتے؟

ان دنوں فیس بک پہ پنجاب گروپ آف کالجز میں ہونے والے واقعہ کو لے کر کافی واویلا مچا ہوا ہے، اس پر عوام الناس کی رائے منقسم ہے، ایک گروہ کا ماننا ہے کہ یہ سارا واقعہ جھوٹا ہے، جبکہ دوسرا گروہ اسے سچا کہتا ہے اور ان کا ماننا ہے کہ مذکورہ کالج کا مالک طاقتور آدمی ہے اور حکومتی ایوانوں میں کافی اثر و رسوخ ہے، لیکن حقیقت کیا ہے کوئی نہیں جانتا۔ میں ذاتی طور پر

Read more

نواز شریف دل برداشتہ کیوں ہیں؟

ہندوستان کا بٹوارا انسانی تاریخ میں ایک منفرد تجربہ ہے۔ زمانہ امن میں شاید ہی کہیں ایسا ہوا ہو کہ چند مہینوں کے اندر ایک کروڑ سے زائد انسانوں کو مجبوراً نقل مکانی کرنا پڑی۔ اس افراتفری میں مرنے والوں اور بچھڑنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ سے دس لاکھ تک رہی۔ اس خونچکاں انسانی المیے میں ہر گھرانے کی اپنی ایک داستان تھی اور ہر فرد کی ایک کہانی تھی۔ میرے بچپن تک اس اکھاڑ پچھاڑ کے معاشی اور

Read more

انار کلی لاہور کی داستان

انارکلی بازار کا شمار لاہور کے قدیم ترین اور مشہور ترین بازاروں میں ہوتا ہے، اور اس کا نام بھی ایک ایسی داستان سے جڑا ہوا ہے جس نے صدیوں سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائے رکھی ہے۔ انارکلی بازار کا نام شہنشاہ اکبر کے دور کی ایک معروف داستانی شخصیت انارکلی کے نام پر رکھا گیا ہے۔ روایت کے مطابق انارکلی، جو شہنشاہ اکبر کے دربار کی ایک رقاصہ تھی، شہزادہ سلیم (جو بعد میں شہنشاہ جہانگیر بنے

Read more

پنجاب کالج

پنجاب کالج سے وابستگی کافی عرصہ سے ہے۔ میری تین بیٹیاں دو بھتیجیاں، ایک بھانجی اور بھانجا پنجاب کالج سے فارغ التحصیل ہوئے۔ ہمارا تجربہ اتنا شاندار تھا کہ ہم نے سب دوستوں کے بچوں کو پنجاب کالج ہی بھیجنا شروع کر دیا۔ میں پچھلے تیس سال سے پڑھانے سے وابستہ ہوں۔ میں زندگی میں گورنمنٹ کالج لاہور سے بہت زیادہ متاثر ہوں۔ کئی دہائیوں کی مسلسل محنت نے اس کالج کو عظیم بنایا۔ ایک جیسے معیار کے سینکڑوں کالجز

Read more

ڈاکٹر امجد ثاقب کا اخوت

حال ہی میں کوٹ ادو میں ڈاکٹر امجد ثاقب صاحب کے ادارے اخوت کی اک میٹنگ اٹینڈ کرنے کا موقع ملا۔ میرے ساتھ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے دو دو امتحانات پاس کر کے آنے والے مستقبل کے دو افسران بھی ساتھ تھے۔ اسد شاہ نامی نوجوان نے تفصیل اور دلچسپ پیرائے میں اخوت کی پالیسی ان کے منصوبہ جات ان کی گزشتہ کارکردگی کے متعلق بریف کیا۔ میرے ساتھ مستقبل کے افسران بھی اخوت اور اس کے ویژن سے

Read more

آئینی ترمیم سے سیاسی تقسیم میں اضافہ ہو گا

سینیٹ نے 26 آئینی ترمیم کی 22 شقات کی منظوری دے دی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کی پیش کردہ یہ ترمیم بھی آئین کا حصہ بنائی ہے کہ یکم جنوری 2028 تک ملک میں سود کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ چیف جسٹس کے لیے سنیارٹی کے اصول سے انحراف اس ترمیم کا اہم ترین حصہ ہے۔ ججوں کی تقرری کے

Read more

پنجاب کے وزیر تعلیم کا ”اگر“ اور کچھ آنکھوں دیکھا حال

لوگ اعتراض کر رہے ہیں کہ پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات ٹارزن بنتے ہوئے احتجاجی طلبہ کے سمندر میں کیوں کود پڑے؟ وہ وہاں کیا لینے گئے اور کیا کچھ کہہ آئے؟ میڈیا رپورٹس چل پڑیں، ٹاک شوز میں رانا سکندر حیات کی طلبہ اور میڈیا سے گفتگو کا نہ رکنے والا ذکر چل پڑا۔ اخبارات اور سوشل میڈیا کے لکھاریوں اور وی لاگرز کے ہاتھ بحث کے لئے اک نیا موضوع آ گیا جس کا لامتناہی سلسلہ

Read more

ذاکر نائیک سے ایک درخواست

برادرم یاسر پیرزادہ کی طرح درویش نے بھی ارادہ باندھا تھا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے فرمودات کو نظر انداز ہی کیا جائے۔ ہمارا ملک بہت سے پیچیدہ سیاسی اور معاشی مسائل سے دوچار ہے۔ آئین میں ترمیم بظاہر پارلیمنٹ کا اختیار ہے لیکن ہمارے تاریخی تناظر بالخصوص حالیہ سیاسی بندوبست میں مجوزہ آئینی ترمیم مختلف آئینی اداروں میں توازن بحال کرنے کی کوشش ہی نہیں، سیاسی قیادت کے تدبر کا امتحان بھی ہے۔ یہ ایک اتحادی حکومت ہے جسے

Read more

اور میلہ کرسال بھی نہ بچ سکا

جب 1965 کی جنگ اپنے عروج پر تھی اور بھارتی طیارے پاکستانی سرزمین پر بم پھینک رہے تھے، چکوال کا تاریخی ثقافتی میلہ ”میلہ کرسال“ بلا روک ٹوک جاری رہا۔ ستمبر 1998 میں جماعت اسلامی کی نرسری سے اٹھی غازیانِ ملت کی تنظیم ”پاسبان“ کے مجاہدوں نے کرسال میلے پر یلغار کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر رقص و موسیقی کی کوئی تقریب ہوئی تو پھر معاملات پاسبانیوں کے ہاتھ میں ہوں گے۔ کرسال میں غازیانِ ملت کے لشکر کے

Read more

عمران، شہباز کی بے وقوفیاں اور اندھی تقلید کرتے عوام

    پاکستان کی سیاست میں عمران خان اور شہباز شریف دو اہم سیاسی شخصیات ہیں۔ دونوں نے مختلف مواقع پر عوامی قیادت کی اور بڑے فیصلے کیے، لیکن ان کے فیصلوں میں کچھ ایسی بے وقوفانہ غلطیاں بھی شامل ہیں جنہوں نے ملک کی سیاست اور عوام کو شدید متاثر کیا۔ ان کی حکومتوں کے دوران جو بے ضابطگیاں اور ناکامیاں سامنے آئیں، ان کے نتیجے میں عوام کی زندگیوں میں مسائل اور مشکلات بڑھتی گئیں۔ تاہم، دونوں رہنماؤں

Read more

ملکی حالات اور دوسری ہجرت

میں نے ہجرت کا بیج کیا بویا پاؤں جڑ سے اکھڑ گِئے میرے تاریخ انسانی میں ہجرت کوئی نئی بات نہیں یہ عمل مختلف محرکات کی بنا پر ازل سے ہوتا آیا اور آئندہ بھی جاری رہے گا۔ اس کے عوامل معاشی۔ سماجی۔ سیاسی یا کچھ اور بھی ہوسکتے ہیں۔ ہجرت انسان ہی نہیں پرندے اور مختلف جانور بھی موسم کی تبدیلی اور خوراک کی تلاش کے لیے کرتے ہیں۔ اسی میں ان کی بقا ہے۔ لفظ خانہ بدوش جس

Read more

ہراسمنٹ کے خلاف اعلان جنگ

دنیا بھر میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، جو نہ صرف انفرادی زندگیوں کو متاثر کرتا ہے بلکہ پورے معاشرے کی بنیادوں کو بھی ہلا دیتا ہے۔ یہ ایک ایسا جرم ہے جو جسمانی اور ذہنی صحت پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے، اور متاثرہ خواتین کی زندگیوں میں خوف، شرم، اور عدم تحفظ کی فضا قائم کرتا ہے۔ جنسی زیادتی کے واقعات کا بڑھتا ہوا گراف، خواتین کے حقوق کی پاسداری اور سماجی

Read more

رواداری مارچ کو رواداری کیوں نا ملی

معدومیت کی جانب مائل پنجابی جیالے بہت دلچسپ ہیں۔ بھٹو اور بی بی سے ان کی وابستگی قابلِ ستائش ہے لیکن پی پی کی سندھ پولیس کا لاٹھی چارج کسی طور بھی دفاع کے قابل نہیں تھا لیکن لوگ کرتے رہے۔ سازشی تھیوریز گھڑتے رہے نا جانے کس امید کے ساتھ۔ 2024 کی پی پی ایک نئی پیپلز پارٹی ہے۔ جہاں بلوچستان میں ماضی کے بدنامِ زمانہ سرفراز بگٹی اس کا سیاسی چہرہ ہیں وہاں سندھ میں مراد علی شاہ

Read more

کابل کی پنجاب سے دشمنی رؤف کلاسرہ کی زبانی

رؤف کلاسرا نے اپنی تازہ تحریر مطبوعہ روزنامہ دنیا بتاریخ چار اکتوبر میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ایک بیان کا حوالہ دیا ہے جس میں موصوف نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور اس کی جماعت کی طرف سے پنجاب پہ چڑھائی کو افغانستان اور سنٹرل ایشیا سے آنے والے حملہ آوروں سے تعبیر کیا ہے۔ اس پہ موصوف کالم نگار نے سابق وزیر اعظم (جس کی شخصیت اور حکومت کے وہ ماضی میں ہمیشہ بڑے

Read more

حرکت میں برکت

بعد از نمازِ عصر کچھ افراد کا قافلہ، گول آستین والی قمیض پہنے اور شلوار کے پائنچے اوپر کیے ہوئے گلی کوچوں میں گھومتے نظر آتے ہیں، سروں پر ٹوپی، چہروں پر داڑھی، ہاتھوں میں تسبیح، لوگوں سے مل مل کر ایک آدھ منٹ بات کرتے ہوئے۔ ایسی واضح علامتیں رکھنے والے گروہ کے ساتھ کافی لوگوں کا واسطہ پڑا ہو گا۔ یہ مانگتے کیا ہیں لوگوں سے؟ تھوڑا سا وقت، مسجد میں آنے اور اُن کی بات سننے۔ ایک

Read more

میں ریپ کا درد نہیں سمجھ سکتا

ژاں پال سارتر ایک معروف فرانسیسی مفکر، ادیب اور فلسفی تھے۔ 1964 ء میں ان کے لیے نوبل انعام برائے ادب کا اعلان کیا گیا، جس کو انہوں نے مسترد کر دیا تھا۔ 1980 ء میں جب ان کی عمر پچھتر سال تھی، وہ فرانس ہی میں فوت ہو گئے۔ ڈاکٹر خالد سہیل لکھتے ہیں کہ ان کے جنازے میں ساری دنیا سے آئے ہوئے پچاس ہزار افراد شریک تھے۔ ژاں پال سارتر نے ایک دفعہ کہا تھا کہ ”انسان

Read more

معیشت اور سیاست: بہار اور خزاں کا پنڈولم

رواں برس کے آغاز میں پاکستان سیاسی بے یقینی، معاشی دلدل اور سفارتی تنہائی کے سہ جہتی بحران سے دوچار تھا۔ عام آدمی سے لے کر اہل دانش تک سبھی مایوسی کا شکار تھے۔ نئے مالی سال میں کچھ امید افزا اشارے سامنے آئے ہیں۔ آئی ایم ایف سے آئندہ تین برس کے لئے قریب سات ارب ڈالر کی اعانت منظور کی گئی ہے۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے دو ارب ڈالر کا عندیہ دیا ہے۔ ورلڈ بینک نے پاکستانی معیشت

Read more

ہونہار سکالر شپ پروگرام۔ اک خواب کی تعبیر۔ اک وعدے کی تکمیل

آپ طالبعلم ہیں، ہونہار ہیں، اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہش تو رکھتے ہیں لیکن پاس وسائل نہیں ہیں، تو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آپ کے لئے ”ہونہار سکالرشپ پروگرام“ لانچ کر دیا ہے۔ آپ کا تعلق چاہے کسی سرکاری کالج یا یونیورسٹی سے ہو یا پرائیویٹ سے، ہونہار سکالرشپ پروگرام آپ ہی کے لئے ہے۔ اگر آپ میرٹ پر ہوں گے تو سکالرشپ کے عوض آپ اپنے پسندیدہ تعلیمی ادارے میں

Read more

دیہی خواتین کا عالمی دن

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 18 دسمبر 2007 کو پیش ہونے والی قرارداد 62 / 136 کی منظوری کے بعد 15 اکتوبر 2008 کو پہلی بار دیہی خواتین کا عالمی دن منایا گیا۔ جس کا مقصد دیہات میں رہ کر معاشرتی ترقی میں کردار ادا کرنے والی خواتین کے مسائل اجاگر کرنا تھا۔ 15 اکتوبر کو دیہی خواتین کے عالمی دن پر مختلف ممالک میں صنفی مساوات کے لیے آواز بلند کی جاتی ہے۔ 2023 میں ہونے والی مردم

Read more