گلگت بلتستان سے متعلق فیصلوں میں مقامی رائے عامہ ملحوظ خاطر رہے

5 اگست 2019 کو جب مودی نے بھارتی کشمیر سے خصوصی آئینی اسٹیٹس لے لیا تو اس اقدام نے عملی طور پر مسئلہ کشمیر حل کر دیا تھا، یعنی جو تیرے پاس ہے وہ تیرا، جو میرے پاس ہے وہ میرا، اور دو جوہری ملکوں کے مابین ”زمینی تنازعے“ کا اس سے بہتر اور ثمر آور حل بھی نکلنا ممکن نہ تھا۔ پاکستان کے اصل فیصلہ ساز بھی اس کو سمجھ گئے تھے اور سمجھ کر ہی ایک لحاظ سے

Read more

مسڑ کراچی! باولے ہو تم، کسی کو تم سے پیار نہیں

مولانا رومی کی حکایت سے ”ایک چڑا اور چڑی شاخ پر بیٹھے تھے۔ دور سے ایک انسان آتا دکھائی دیا تو چڑی نے چڑا سے کہا اڑ جاتے ہیں یہ ہمیں مار دے گا۔ چڑا کہنے لگا کہ دیکھو ذرا اس کی دستار پہناوا شکل سے شرافت ٹپک رہی ہے یہ ہمیں کیوں مارے گا۔ جب وہ قریب پہنچا تو تیر کمان نکالی اور چڑا کو مار دیا۔۔۔ چڑی فریاد لے کر بادشاہ وقت کے پاس حاضر ہوگئی، شکاری کو

Read more

ہمارے سیاسی المیے کے اسباب

حقیقی جمہوریت میں سیاسی پارٹی جمہوری نظام کی بنیادی اکائی ہوتی ہے۔ یہی بنیادی اکائیاں مل کر ایک مضبوط جمہوری نظام تشکیل دیتی ہیں۔ پاکستان میں سیاسی پارٹیاں آمریت کے استعارے بنی ہوئی ہیں۔ جو اپنے منشور اور نعروں پر عمل کرنے کی بجائے خاندانی آمریت کے تحفظ کو ہی اپنا نصب العین بنا چکی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف جب پرانی سیاسی جماعتوں کو شکست دے کر اقتدار میں آئی تو اس کے دو نعرے احتساب سب کا، دو نہیں

Read more

سائنس کی دنیا سے۔ (حصہ دوم)

1۔ سائنسدانوں نے ایک نئی دوا ایجاد کی ہے جو اینٹی بائیوٹک مزاحم جراثیم کو ختم کر سکتی ہے۔ کیمیکل سائنس نامی جریدے میں شائع شدہ تحقیق کے مطابق یونیورسٹی آف شیفیلڈ کے تحقیق کار ایک نئی دوا ایجاد کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو اینٹی بائیوٹک مزاحم گرام پازیٹیو اور گرام نیگٹیو دونوں طرح کے جراثیم کا خاتمہ کر سکتی ہے۔ یہ نئی دوا جراثیم کی حفاظتی دیواروں سے گزر کر ان کے جینیاتی مواد کو متاثر کر سکتی

Read more

سیاست جغرافیہ ( قسط ششم )

قسط ششم میں سلطنت سیاست میں پائی جانے والی خوراک، پھل، جانور وں اور رسم و رواج کی تفصیل بیان ہوئی ہے۔ فصلیں، خوراک اور پھل سب سے پہلے کشت سیاست میں چاپلوسی اور منافقت کا گہرا ہل چلا کر سرمائے کے پانی سے سینچا جاتا ہے۔ تعلق اور سفارش کی کھاد ڈال کر ا ن کھیتیوں کو مزید زرخیز کر لیاجاتا ہے۔ پھر خیالی پلاؤ سے بات شروع ہوکر نقد آور فصلوں سے ہوتی ہوئی لنگر خانوں پہ لنگر

Read more

کدھر چلیں؟

اتوار کا دن بڑی خصوصیت کا حامل ہوتا ہے۔ شروع دن سے جب میں نے ہوش سنبھالی، اتوار کے دن والد صاحب گھر پر ہوتے تھے تو یہ دن خاص لگتا تھا۔ جب اسکول جانے لگے پورا ہفتہ انتظار ہوتا تھا کہ اتوار کب آئے گا؛ کیونکہ اس ایک دن کی آزادی کا اپنا ہی مزہ ہوتا تھا۔ کچھ یار لوگ اب کہتے ہیں کہ زمانہ طفل میں اسکول کا زمانہ بڑا مزیدار لگتا تھا۔ جبکہ میرا ماننا ہے کہ

Read more

مقدسات کی توہین اور آزادئ اظہار راۓ

اکیسویں صدی کے آغاز سے ہی جہاں کئی شعبوں اور مختلف میدانوں میں ترقی اور مثبت تبدیلیوں کا غلغلہ ہے وہیں منفی عوامل بھی شدت سے پھوٹ رہے ہیں اور ان میں سب سے بڑا منفی عمل اسلاموفوبیا کے مرض کا پنپنا ہے۔ اگر چہ اس مرض کے شدت پکڑنے میں کئی اوامر کارفرما ہیں مگراس کے ٹمٹماتے شعلوں کو بھڑکانے میں 11 \ 9 کا کلیدی کردار ہے۔ 11 \ 9 کے واقعے کے بعد جس طرح اسلام کو

Read more

بھونکتے، کاٹتے کتے

یہ لطیفہ غالباً صدر ایوب کے زمانے کا تھا۔ ایک پاکستانی کتا سرحد پار کر کے انڈیا جا نکلا اور اس کی ملاقات ایک انڈین کتے سے ہوئی۔ انڈین کتا جو نحیف و نزار تھا، پاکستانی کتے کی صحت سے بڑا مرعوب ہوا۔ ایک دوسرے کے حالات پوچھے اور انڈین کتے کو پاکستان کی خوشحالی کا سن کر اپنی حالت پر بڑا افسوس ہوا۔ پاکستانی کتے سے پوچھا کہ ایسے اچھے ملک کو چھوڑ کر ادھر کیوں آ گئے؟ پاکستانی کتے نے جواب دیا کہ وہاں کھانے کو تو بہت ملتا ہے، پر بھونکنے کی آزادی نہیں۔

Read more

قوم کا سرمایہ مزدوری کی نذر

چائلڈ لیبر ہمارے معاشرے کا وہ ناسور ہے جو ہماری اخلاقی اقدار کو کھو کھلا کر رہا ہے۔ 20 فیصد نوجوان آبادی کے باوجود بچوں سے مشقت لینا حیران کن نہیں تو اور کیا ہے۔ عالمی اداروں کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 33 فیصد بچے کم عمری میں جبری مشقت کا شکار ہیں بلاشبہ یہ مزدور بچے ہمارے معاشرے کا تلخ پہلو ہیں، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کے مطابق دنیا بھر میں 225 ملین بچے کم عمری میں جبری مشقت کرنے پر مجبور ہیں جبکہ ان کا جسمانی استحصال بھی کیا جاتا ہے۔

Read more

انٹی منی لانڈرنگ بل، اپوزیشن کی بلبلاہٹ اور حکومت کی چالاکی

گزشتہ دنوں حکومت پاکستان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انٹی منی لانڈرنگ بل اکثریت کے ساتھ منظور کروا لیا۔ اس بل کی پارلیمنٹ سے منظوری دراصل حکومت کی مجبوری تھی کہ اقوام متحدہ کے ادارے ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو اپنی گرے لسٹ میں ڈال رکھا تھا۔ جس سے نکلنا پاکستان کو ہر حال میں ممکن اس لئے بنانا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کی حکومت ایسا فعل نہ دکھاتی تو ہو سکتا ہے کہ ایف اے ٹی ایف اپنے آئندہ ہونے والے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کر بلیک لسٹ میں شامل کر دیتا جس کا سب سے بڑا نقصان تو یہ ہوتا کہ پاکستان کا منفی تاثر بین الاقوامی سطح پر پیش ہوتا اور دوسرا یہ کہ مختلف اداروں سے ملنے والی امداد بھی تعطل کا شکار ہو سکتی تھی۔

ایک لحاظ سے مجموعی طور پر بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے سے پاکستان کو کافی عرصہ تک نقصان اٹھانا پڑتا۔ اجلاس میں ہونے والے فیصلہ سے باخبر کرنے سے قبل میں چاہتا ہوں کہ اپنے قارئین کو ایف اے ٹی ایف کے بارے میں مختصر سا تعارف پیش کردوں تاکہ انہیں یہ جاننے میں آسانی ہو سکے کہ اگر ہم یہ تاثر دنیا کے سامنے پیش نہ کرتے تو ہمیں کیا نقصانات ہو سکتے تھے۔

Read more

جنسی ہراسانی

جنسی ہراسانی کا اہم پہلو والدین اور ٹیچرز کا لڑکوں کے کردار و اخلاق سازی پر توجہ نہ دینا ہے۔ والدین کو لڑکے اور لڑکی سے یکساں رویہ رکھنا چاہیے۔ اور لڑکوں کو یہ درس دینا چاہیے کہ وہ ہر لڑکی سے عزت اور احترام سے پیش آئیں۔ لڑکوں کو یہ باور کرانا چاہیے کہ صنف نازک صرف جنسی تسکین کی چیز نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے وہ انسان ہے اور ان کے بھی مردوں کی طرح انسانی حقوق ہیں۔ گھر کے کام میں صرف لڑکیوں کو نہیں بلکہ لڑکوں کو بھی ہاتھ بٹانے کی تربیت دیں تاکہ لڑکوں کے ذہن میں احساس برتری جنم نہ لے۔

Read more

قیام پاکستان کے بین الاقوامی محرکات

پاکستان میں قیام پاکستان کا افسانہ یقیناً آسکر ایوارڈ کے لائق ہے کہ اتنی دیر پردے پہ مقبولیت کے جو ریکارڈ قائم کیے اس کی نظیر کہیں اور ملنا مشکل ہی نہیں نا ممکن بھی ہے۔ کیسا حسین امتزاج ہے اور ہدایت کار کے فن کو بھی داد دیے بغیر انسان رہ نہیں سکتا کہ جن کے کفر کا ”مسلم امہ“ کا اجماع تھا وہ حصول پاکستان کی جد و جہد میں سرگرداں تھے اور جو اب پاکستان کے وارثان ہیں وہ اس کے بننے کے گناہ میں شرکت سے بری الزمہ ہیں۔

اس کھلے تضاد پہ پرفن ہدایت کاری اپنی معراج کو چھو لیتا ہے۔ ہم قیام پاکستان کے حوالے سے ریاستی بیانیے کے علاوہ کسی بھی دوسری تحقیق کو شجر ممنوعہ قرار دیتے ہیں۔ سرکاری سطح پہ پڑھائی جانے والی تاریخ الہامی ہونے کی دعویدار ہے جس سے معمولی سا انحراف بھی حب الوطنی کے ساتھ ساتھ انسان کو اس کے ایمان سے بھی محروم کر سکتا ہے۔ اسی ریاستی بیانیے نے قوم کو تقسیم در تقسیم کے لا متناہی سلسلے کی نظر کر رکھا ہے۔ جس کا ایک مرتبہ اظہار مشرقی پاکستان کی علیحدگی کی صورت میں بڑی سکرین پہ دیکھا جا سکتا ہے۔ لیکن کسی نے اتنے بڑے کے بعد بھی خود احتسابی کے لیے خود کو پیش نہیں کیا اور اتنی تندہی کے ساتھ گیم کے اگلے لیول کی جانب بڑھنا شروع ہو گئے۔

Read more

خیر اور شر

خیر اور شر انسانی زندگی کے دو متوازی پہلو ہیں۔ انسان کی معلوم تاریخ سے لے کر آج تک معاشرت میں یہ دونوں پہلو ساتھ ساتھ چلتے آئے ہیں۔ اللہ تعالی نے انسان کو مخلوقات میں سے احسن ترین صورت میں پیدا کیا لیکن انسان اپنی حرکتوں سے اسفل السافلین کے درجے تک بھی گر سکتا ہے۔ نفسیاتی کجی، معاشرتی ناہمواری، جرائم کے لئے سازگار ماحول اور کمزور قانونی اور عدالتی نظام ایسے عوامل ہیں جو کسی معاشرے میں شر کے پھیلاؤ اور خیر کے سکڑاؤ کا باعث بنتے ہیں۔

مذہب اور معاشرے نے انسان کی اسی خصوصیت کو مدنظر رکھ کر سزا اور جزا کا نظام رائج کیا۔ اچھے کام کی جزا جہاں دنیا میں انسان کو اطمینان قلب، خوشی اور سکون کی صورت میں ملتی ہے وہیں آخرت میں اس کے لئے دائمی مسرت کا وعدہ ہے۔ شر پھیلانے کی صورت میں جہاں دنیا کا قانون اس کے لئے ذلت اور عقوبت کا باعث بنتا ہے وہیں آخرت میں ابدی جہنم اس کی منتظر ہوتی ہے۔

Read more

ووہان میں پاکستانی طلبا کی مصروفیات

چین کے شہر ووہان کا شمار اقتصادی سماجی سرگرمیوں کے اعتبار سے دنیا کے بڑے ترین شہروں میں کیا جاتا ہے۔ ایک کروڑ دس لاکھ سے زائد آبادی کے حامل اس شہر کی ایک اور وجہ شہرت یہاں تواتر سے سیاسی، سماجی، معاشی، سفارتی تقریبات کا انعقاد بھی ہے۔ ووہان اس وقت دنیا میں اس باعث بھی جانا جاتا ہے کہ عالمی سطح پر یہ وہ پہلا بڑا شہر ہے جس نے کووڈ۔ 19 کو شکست دی ہے اور آج شہر کی رونقیں اور معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہو چکے ہیں۔ لیکن اس کامیابی کے پیچھے قربانی، ایثار، جدوجہد کی ایک ایسی عظیم داستان موجود ہے جو جدید انسانی تاریخ میں رقم کرنے کے قابل ہے۔

رواں برس بائیس جنوری کو کووڈ۔ 19 کی شروعات میں صدر شی جن پھنگ کی ہدایات کی روشنی میں چینی حکومت نے ووہان میں لاک ڈاؤن کر دیا جس کا مقصد چینی عوام کے ساتھ ساتھ دیگر دنیا کے عوام کا تحفظ تھا۔ چینی حکومت کے اس سخت فیصلے کو عالمی سطح پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا مگر بعد کے حالات نے ثابت کر دیا کہ چین کی دوراندیش اور دانش مند قیادت کا فیصلہ بالکل درست اور بروقت تھا۔ ووہان کا لاک ڈاؤن بعد میں پوری دنیا کے لیے انسداد وبا کا ایک کامیاب ماڈل ثابت ہوا اور وسیع پیمانے پر اسے اپنایا گیا۔

Read more

شرعی سزا ہی علاج ہے

لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 پر گزشتہ ہفتے ایک خاتون پر اس کے بچوں کے سامنے جو قیامت گزری اس نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔ اس اندوہناک واقعے کا کرب و الم ہر با ضمیر نے محسوس کیا اور ہر کوئی اب تک غم و غصے کی کیفیت میں ہے۔ وطن عزیز میں درندگی کا یہ واقعہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات تواتر سے پیش آتے رہے ہیں لیکن حالیہ واقعے میں ملزمان نے ایک ماں کے ساتھ اس کے کمسن بچوں کے سامنے جس ظلم کا مظاہرہ کیا اس کی مذمت الفاظ میں ممکن نہیں ہو سکتی۔

قارئین اس قسم کے واقعات کے نہ رکنے کی ایک وجہ معاشرے کی فکری تقسیم بھی ہے۔ بدقسمتی سے ہمارا معاشرہ تقسیم کی انتہاؤں کو چھو رہا ہے۔ کسی بھی سانحے اور بڑی سے بڑی قیامت کی گھڑی میں بھی ہم باہم اتفاق کا مظاہرہ کرنے اور ایک بیانیے پر اکٹھا ہونے میں ناکام رہتے ہیں اسی لیے آج تک ہم کسی مسئلے کا حل ڈھونڈنے میں ناکام رہے ہیں۔ ہر مرتبہ اس قسم کے واقعات کے بعد بجائے اس کی وجوہات کے خاتمے یا مجرمان کو ڈھونڈ کر انہیں سخت سزا سنانے کے، پہلے سے طے شدہ باتوں کو چھیڑ لیا جاتا ہے یا کوئی نہ کوئی سیاسی پہلو نکال کر مخالفین پر تنقید شروع کر دی جاتی ہے۔ نتیجتاً دوسرا فریق بھی اپنے مسلک کا دفاع شروع کر دیتا ہے اور اصل مسئلہ پس پشت پڑا رہ جاتا ہے۔ صرف سیاسی ہی نہیں گزشتہ کچھ عرصہ سے مذہب اور معاشرت سے متعلق مسائل میں لبرلز اور مذہب پسندوں میں خیالات کی تقسیم اختلاف رائے سے بڑھ کر نفرت اور کدورت تک پہنچ چکی ہے۔

Read more

کیا غیر مسلم دنیا میں مسلمان محفوظ ہے؟

مسلمان ایک ایسی قوم ہیں جو امن پر یقین رکھتی ہے۔ ان کا مذہب انہیں دوسروں کی جان، مال اور عزت کو اپنا سمجھنے کی تعلیم دیتا ہے۔ لہذا، وہ پوری دنیا میں بحیثیت انسان پوری انسانیت کا احترام کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا میں ہر جگہ مسلم ممالک میں غیر مسلم محفوظ اور مامون ہیں، انہیں مسلم شہریوں کے برابر تمام حقوق دیے جاتے ہیں۔ انہیں عدلیہ، فوج اور انتظامیہ میں اعلٰی درجات دیے جاتے ہیں۔ ان کے ساتھ ہر جگہ یکساں سلوک کیا جاتا ہے۔ ان کے مذہبی رسومات کو مسلم قائدین بھی ان کے ساتھ مل کر مناتے ہیں مگر مغرب نے بدنام مسلمان کو ہی کر رکھا ہے کہ مسلم ممالک میں اقلیتوں کو حقوق حاصل نہیں ہیں۔

Read more

لبرل ازم اور ہم‎

کافی دنوں سے ملک میں ایک بحث چل رہی ہے جس کے نتیجے میں بہت سے رد عمل دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ موٹروے ریپ کیس نے نا صرف ہر حلقے کو قوت گویائی بخشی ہے بلکہ سب ہی اپنے اپنے پلیٹ فارم پہ رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

بلاشبہ یہ واقعہ اور اس جیسے بہت سے واقعات قابل مذمت ہیں لیکن کیا آج تک ہم نے مذمت کے علاوہ کچھ کیا؟
ہم نے یہ سوچا کہ معاشرہ اس قدر گراوٹ کا شکار کیوں ہے؟

ہر واقعے پہ مختلف قسم کے لوگوں کا مختلف رد عمل سامنے آتا ہے اور ایسے معاملات پہ ایک طبقہ ایسا بھی سامنے آتا ہے جسے میں ”دیسی لبرل ٹولہ“ کہتا

Read more

محمد اختر مسلمؔ۔ لاکھ تاروں کی بہاریں ہیں مگر تم تو نہیں

شاعر مشرق علامہ اقبال سے کسی نے دریافت کیا کہ آپ کی سب سے بڑی خصوصیت کیا ہے، تو اقبال نے فرمایا کہ میرا ذہنی ارتقاء۔ والد مرحوم بھی اقبالؔ کی پیروی میں ذہنی اور فکری ارتقاء کی منازل طے کرتے رہے۔ مطالعہ کی وسعت اور تنوع ان کی قدر خاص تھی۔ مطالعہ میں وہ مشرق سے بیزار ہوئے نہ مغرب سے حذر کیا، بلکہ ہر شب کو سحر کرنے کی جستجو میں رہے۔ اکثر قریبی احباب کو تحفتا کتابیں پیش کرتے تھے۔ ہمیں بھی اکثر ہماری عمر کے لحاظ سے کتابیں پڑھنے کو دیتے۔

Read more

نواز شریف: حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم کی تقریر نشر نہ کرنے کی ہدایت، پیمرا کا ضابطہ اخلاق کیا کہتا ہے؟

مسلم لیگ ن نے اعلان کیا ہے کہ اے پی سی کے دوران نواز شریف کا لندن سے خطاب سوشل میڈیا کے ذریعے لائیو سٹریم کیا جائے گا لیکن حکومت نے واضح کیا ہے کہ چونکہ سابق وزیراعظم مفرور مجرم ہیں اس لیے ان کی تقریر نشر کرنا غیر قانونی ہو گا۔

Read more

نواز شریف: حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم کی تقریر نشر نہ کرنے کی ہدایت، پیمرا کا ضابطہ اخلاق کیا کہتا ہے؟

مسلم لیگ ن نے اعلان کیا ہے کہ اے پی سی کے دوران نواز شریف کا لندن سے خطاب سوشل میڈیا کے ذریعے لائیو سٹریم کیا جائے گا لیکن حکومت نے واضح کیا ہے کہ چونکہ سابق وزیراعظم مفرور مجرم ہیں اس لیے ان کی تقریر نشر کرنا غیر قانونی ہو گا۔

Read more

چھبیس ماہ گزر چکے ہیں 34 اور گزر جائیں گے

وزیر اعظم پاکستان فرماتے ہیں کہ ”وہ کرپٹ عناصر سے لوٹی ہوئی رقم واپس لے کر تعلیم پر خرچ کرنا چاہتے ہیں“ ۔ اس عزم کا اظہار انھوں نے حکومت بنانے کے 26 ماہ بعد کیا ہے۔ ویسے تو وہ انتخابات سے بہت پہلے بھی کرپٹ عناصر اور لوٹی ہوئی دولت کے متعلق بہت کچھ کہتے رہے تھے اس لئے قوم کو اس بات کی قوی امید تھی کہ جن عناصر نے بھی ملک کی دولت چاروں ہاتھ پیروں سے

Read more

”امریکہ میں اب سمندر طوفان“ سیلی ”

امریکہ ان دنوں قدرتی آفات کی زد میں ہے، کبھی آسمان سے ہزاروں بجلیاں گرنے کا واقعہ رونما ہوتا ہے تو کبھی آگ کے گولے برستے ہیں۔ ابھی امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں آنے والے سمندری طوفان کے باعث نقصان کا ازالہ نہیں ہوا تھا کہ ایک نئے سمندری طوفان نے امریکہ میں تباہی مچا کر رکھ دی ہے۔ اس سمندری طوفان کو ”سیلی“ کا نام دیا گیا ہے۔ ”سیلی طوفان“ اب تک کا خطرناک ترین سمندری طوفان کہا جا

Read more

سوک سینس پارٹ ون Civic Sense

غربت اور احساس محرومیت کی وجہ سے Frustration پیدا ہوتی ہے اور ایک مخصوص حد کے بعد انسان کے پاس دو ہی راستے ہوتے ہیں یا تو اسے دور کرنے کے لئے نشے کا سہارا لیتا ہے یا جرائم کی جانب راغب ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے جہاں ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرے اور انصاف میسر نہ ہو وہاں جرائم کی شرح بڑھ جاتی ہے۔ بد قسمتی سے مملکت خداداد پاکستان میں عوام کو سہولیات فراہم کرنا حکمرانوں

Read more

تربت سے لاھور موٹروے تک

ایک نہ تھمنے والی چیخ ہے، ایک لامتناہی ماتم ہے، ایک المیہ کی مذمت میں زہر افشانی ہے۔ اخبارات میں خبروں میں لہو کی بو ہے، کالموں سے عورت پہ ہونے والے تمام ظلم و عدو کی ایک بار پھر نقشہ گیری جاری ہے۔ ٹی وی کی سرخیاں خوں چکاں ہیں۔ ماہرین، اداکار، تجزیہ نگار اپنی اپنی تجزیات کی روشنی میں معاشرے کی پیوند کاری میں مصروف ہیں۔ قانون دان قانون میں موجود سقم پہ نوحہ خواں ہے۔ آئین کے

Read more

پھولوں کا کیا ہو گا؟

سنا ہے تتلیوں پر پھر کوئی حد جاری ہوتی ہے اگر گل قند ہی شہد کی سب مکھیوں کے گھر پہنچ جائے تو ان کو گل بہ گل آوارہ گردی کی ہے حاجت کیا ہوا کی چال بھی کچھ نامناسب ہوتی جاتی ہے سو تتلی اور مکھی اور ہوا نا محرموں سے دور رکھی جارہی ہیں مگر یہ بھی کوئی سوچے کہ پھر پھولوں کا کیا ہوگا چمن میں ایسے کتنے پھول ہوں گے کہ جو خود وصل اور خود

Read more

پاکستان: سیاسی بے راہ روی سے جنسی بے راہ روی تک

احتیاط سے دیکھ کر شائع کرنا ہے۔ ع۔ جنسی بے راہ روی مذاہب کی لغت میں کبیرہ گناہ ہے۔ اسلام میں اس کو بدترین فعل قراردیا ہے۔ پاکستان میں جس قدر مذہب کا رجحان پایا جاتا ہے اس سے کہیں زیادہ جنسی بے راہ روی پائی جاتی ہے۔ مذہبی مقامات ہم جنس پرستی کے محفوظ ٹھکانے ہیں، جس میں دینی مدرسے، مساجد، خانقاہیں، مذہبی جماعتوں کے وہ مراکز جہاں شب بیداریاں یا حصول طلب کے لئے اجتماعات ہوتے ہیں۔ مدارس

Read more

لسبیلہ میں دس سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد کیمیائی مواد سے زخمی کرنے کا واقعہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں پولیس حکام کے مطابق ضلع لسبیلہ میں ایک بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے اور اسے کیمیکل مواد سے زخمی بھی کیا گیا ہے۔

Read more

میاں گلاب جامن کی کہانی!

مٹھائیاں کس کو پسند نہیں ہوتی؟ تقریباً ہر شخص ہی مٹھائیوں کا شوقین ہوتا ہے کیونکہ مٹھائی لذت کا احساس دلانے کے ساتھ ساتھ آپ کی خوشیوں کو بھی دوبالا کرتی ہے۔ جی ہاں! اسی لیے تو شادی بیاہ ہو یا ہو عید کا سماء یا پھر ہو خوشی کا کوئی موقع مٹھائیوں کے بغیر پھکی پڑ جاتی ہے، جبکہ بیشتر میٹھے کے شوقین افراد تو کسی خوشی اور تہوار کے منتظر بھی نہیں رہتے ان کا جب دل مچلتا

Read more

مون سون کی بارشیں، موسمیاتی تبدیلیاں اور نا اہل ادارے

آج کے ترقی یافتہ دور میں اربن یا ٹاؤن پلاننگ باقاعدہ ایک ساینس کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ یہاں تک کہ ترقی یافتہ ممالک میں اس شعبے میں پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تقویض کی جاتی ہیں۔ کیونکہ ان ملکوں میں کوئی بھی شعبہ پلاننگ کے بغیر مکمل نہیں ہوتا چہ جایکہ کسی نئے شہر کو بسانا یا پرانے شہروں کو نئے سرے سے ترتیب دینا اور اس میں بنیادی انسانی سہولیات مہیا کرنا۔ ہمارے ملک کے کسی بھی

Read more

مجرموں سے ہمدردی: دال کالی ہے

جرائم ہیں کہ پورے ملک میں مسلسل بڑھتے ہی چلے جا رہے ہیں اور اب تو یہ عالم ہو گیا ہے کہ کچھ سنگین جرائم مشغلوں میں شمار ہونے لگے ہیں۔ جرم ایک عام انسان کرے یا قانون نافذ کرنے والے ادارے، جرم ہی ہوتا ہے۔ ہر وہ اقدام جو آئین و قانون سے ماورا ہو وہ بہر صورت لائق تعزیر ہوتا ہے۔ بے شک کوئی جرم کتنا ہی سنگین کیوں نہ ہو لیکن آئین سازی کے وقت آئین سازوں کی نگاہوں سے اس جرم کے خلاف کوئی قانون سازی ہی نہ کی ہو تو محض اپنی جانب سے یہ قیاس کرلینا کہ اس میں فرد یا اداروں کو سزا دینے کا اختیار حاصل ہے، میرے نزدیک یہ عمل ماورائے آئین ہی کہلائے گا۔

انسان زندگی کو با ضابطہ بنانے کے لئے کتنی ہی قانون سازی کر لے، زندگی کے ہر موڑ پر اسے یہ احساس ہوتا رہے گا کہ قانون سازی کے عمل میں کچھ نہ کچھ کمیاں رہ ہی گئی ہیں لہٰذا ان پر بھرپور نظر رکھنا اور وقت کے تقاضوں کے مطابق ان میں کمی یا بیشی کرتے رہنا ہی قوموں کو عروج کی جانب لے جانے کا سبب بنتا ہے اور جو قومیں ان پر توجہ نہیں دیتیں اور اپنے ہاتھوں بنائے ہر ضابطے کو حرف آخر سمجھ بیٹھتی ہیں ان کا آئین و قانون تالاب کے ٹھہرے ہوئے اس پانی کی طرح ہو جاتا ہے جو بالآخر بو دینے لگتا ہے۔

Read more

حادثے سے بڑا سانحہ

کہاں ہیں وہ اسلام پسند وزرا جو گزشتہ دور حکومت میں تقریر جھاڑا کرتے تھے کہ جرم یا مقتول کا مجرم نا ملے اس کا مجرم حاکم وقت ہوتا ہے۔ اب اگر مجرم نہ ملے تو حاکم وقت کو سزا ملنی چاہیے۔

مجھے حیرت ہے کہ پڑھے لکھے افسر جن کی ڈیوٹی ہی امن و امان قائم رکھنا ہے کیسے منہ کھول کے کہہ دیتے ہیں کہ متاثرہ عورت رات کو اکیلی سفر ہی کیوں کر رہی تھی؟ کیا اس لاجک کو دینے کے بعد محکمہ بری الذمہ ہو سکتا ہے؟ برائے مہربانی ایسی لاجک دے کے مزید جلتی پہ تیل کا کام نہ کیا جائے۔ یہ بے حسی کی انتہا نہیں تو اور کیا ہے کہ گینگ ریپ کا شکار عورت کو قانون کا رکھوالا ہو کر پولیس کا سربراہ یہ کہے کہ رات کو موٹر وے پر اکیلی عورت کو سفر کرنے کی کیا ضرورت تھی؟

Read more

ہمارے اصل معمار ہیرو

ایک تو ہیرو قصے کہانیوں میں پائے جاتے ہیں جن کا کہانیوں سے باہر کوئی وجود بھی نہیں ہوتا۔ قصے کہانیوں سے باہر جو وجود رکھتے ہیں۔ ان کے اندر بھی کوئی نا کوئی ہیرو وجود رکھتا ہی ہے۔ خیالی اور حقیقت سے دور۔

لیکن حقیقی دنیا میں بھی ہیرو پائے جاتے ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیتوں، لگن، محنت، جانفشانی، خیالات اور سوچ سے اپنے علاقے، ملک، قوم اور معاشرے پر اثرات چھوڑے ہوتے ہیں اور کسی نا کسی طرح لوگوں کی زندگی اور رہن سہن اور سوچ پر ان کے نقش نمایاں ہوتے ہیں۔

Read more

کون کرتا ہے خوشی سے خودکشی

کہتے ہیں کہ خدا ہمیں اپنی پسندیدہ چیزوں کے ذریعے آزماتا ہے۔ یعنی خدا اسی بات پر آزماتا ہے جہاں پر دل آ کر رکتا ہے جس جگہ آ کر لگتا ہے کہ اب زندگی ختم ہونے والی ہے یا زندگی ختم ہو تو آسانی ہو۔

زندگی ختم تب لگتی ہے جب ہم اپنی ساری امیدیں، ساری خوشیاں ایک ہی چیز یا شخص سے منسوب کر لیتے ہیں اور کبھی تو اس کا نشہ اس حد تک بڑھ جاتا ہے کہ اگر مطلوبہ شخص یا شے نا ہو تو جسم سے جان نکلتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔

Read more

نائن الیون: القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کی 9/11 کی مناسبت سے جاری کردہ ویڈیو کا ایک جائزہ

القاعدہ ہر سال گیارہ ستمبر کے حملوں کے حوالے سے بھرپور پروپیگنڈہ مواد شائع کرتی ہے مگر ماہرین کے مطابق اس اہم موقع کی مناسبت سے اس برس القاعدہ کی پروپیگنڈہ نشریات کافی کمزور رہی ہے۔

Read more

خوف کے آگے جیت!

من حیث القوم ہم سب ایک ان دیکھے خوف کا شکار ہیں۔ ہونی کا خوف، انہونی کا خوب، دیکھے کا خوف، ان دیکھے کا خوف، دشمن کا خوف، دوست کا خوف، سوچ کا خوف، خالی ذہن کا خوف، باس کا خوف، کلیگ کا خوف، تنزلی کا خوف، ترقی کا خوف، منزل کا خوف، راستے کا خوف، روزی کا خوف، بے روزگاری کا خوف، پیچھے والے کا خوف، ٓاگے والے کا خوف، محبت کا خوف، بچھڑ جانے کا خوف، خالی جیب

Read more

گلگت بلتستان الیکشن: کیا کسی پارٹی کے پاس منشور بھی ہے؟

وہ زمانے لد گئے جب سیاسی جماعتوں کی لیڈرشپ ایک طویل جدوجہد کے بعد اس قابل ہوتی تھیں کہ زمام کار سنبھالے ابھی تو نو دولتیے اور موقع پرست ہی اقتدار کے فوائد سمیٹ رہے ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے ارتقاء اور مقبولیت میں صرف خالی خولی نعرے نہی ہوتے بلکہ مستقبل کی باقاعدہ منصوبہ بندی ہوتی ہے، جس کا خمیر عوام کی سماجی، معاشی اور سیاسی ترقی کے عنوان سے اٹھایا جاتا تھا۔ اس ضمن میں منشور خشت اول کا

Read more

میں ہار نہیں مانوں گی

اسلام آباد میں جنوری کی سرد دوپہر ایک ٹریننگ سیشن کے دوران ندا اور یاسر کے درمیان گرما گرم بحث جاری ہے۔ ورکنگ وومن ایمپاورمنٹ کی حامی ندا اپنے حقوق کی جنگ زوروشور سے لڑ رہی ہے جبکہ دوسری طرف یاسر اسے گھر خاندان اور شوھر کی ذمہ داریوں کا احساس دلانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ گرما گرم بحث کا سلسلہ بڑھتا گیا اور ہر کوئی اپنی استعداد کے مطابق حصہ ڈالتا گیا۔ ایسے میں جب کسی کو

Read more

میں نے ہر آب رواں گرتا ہوا دیکھا ہے

ایک عزیز کو نعش کی شناخت کے لئے ہسپتال جانا پڑا۔ سرد خانے کے دروازے پر ہی دو افراد نے اسے گھیرنے کی کوشش کی۔ پہلے نے کارڈ تھما کر کہا ہمارے ہاں قبر کشائی اور تدفین کا کام تسلی بخش کیا جاتا ہے۔ دوسرے نے کہا پھول ہم سے بہتر کوئی بھی قبروں پر نہیں چڑھاتا۔ ہم تو قبر پر معمولی پیسوں میں اتنے پھول ڈال دیتے ہیں کہ قبر کا نشان بھی نظر نہیں آتا۔ ہمیں غصہ آ

Read more

کیا نامردی دیگر جرائم بھی روک سکے گی؟

عورت ذات پر ہاتھ اٹھانے والا، اس پر تشدد کرنے والا ہی درحقیقت نامرد ہوتاہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ جنسی زیادتی جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے نامرد بنانے کی سزا کا قانون کیسے اور کب منظور ہوگا اور یہ سزا کتنی کارگر ثابت ہوگی۔ مگر جب بات موٹر وے زیادتی جیسے دل دہلادینے والے واقعے کے مجرموں کی ہو رہی ہو جو جنسی درندگی کے ساتھ ساتھ چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث رہے ہوں، جن کا

Read more

فراس الخطیب کی کتاب ”اسلام کی گمشدہ تاریخ“ (حصہ دوم)

مصنف: فراس الخطیب مترجم: ادیب یوسفز عرب کے پڑوسی جزیر نما عرب صحراؤں میں ہونے اور جدید ترین تہذیبوں سے دور ہونے کے باوجود، عربی اپنے پڑوسیوں سے جدا نہ تھے۔ رومی عیسوی کے اوائل میں جزیرہ نما کی شمالی سرحدوں کے ساتھ ایک علاقائی سپر پاور بن چکے تھے۔ شام کے صوبہ فلسطین میں یہودیوں کی متعدد بغاوتیں ختم کرکے، رومیوں نے اس علاقے پر اپنے کنٹرول کی مہر ثبت کردی تھی۔ بدو عربوں کے لئے، اس کا مطلب

Read more

ملک میں کیا جنسی ہراسانی کے واقعات کم ہوں گے۔

پھر ایک اور بنت حوا زیادتی کا شکار ہو گئی۔ موٹر وے پر مشکل میں پھنسی ایک خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ اس وحشیانہ اقدام سے متاثرہ خاتون اندر سے کتنی ٹوٹ پھوٹ گئی ہے، وہ اور اس کے بچے کتنے بڑے نفسیاتی مسائل کا شکار ہو گئے ہیں اس کا اندازہ کسی کو نہیں ہے۔ انصاف ملنا تو دور کی بات ہے ان کے اور ان کے خاندان کی ہنستی بستی زندگی

Read more

چند روز اور میری جاں فقط چند ہی روز

ملک کی معاشی بدحالی، بدنظمی، لاقانونیت اور افراتفری کی حالیہ صورتحال کے پس پشت کار فرما عوامل کو سمجھنے کے لیے سینیئر صحافی مطیع اللہ جان کے 22 جولائی کے سوچے سمجھے اغوا کے واقعے سے آغاز کرتے ہیں، دارالحکومت اسلام آباد جسے سیف سٹی کا نام دیا گیا ہے مطیع اللہ جان کے اغوا میں ملوث افراد تک پولیس کا پہنچنا ناممکن تھا۔ اغواکاروں کی طاقت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ مطیع اللہ

Read more

زندگی کے لئے اوزون

اللہ تعالیٰ نے قدرت کا جو نظام بنایا ہے اس کے متعلق جدید دور میں بھی سائنس اسے مکمل طور پر نہیں جان سکی لیکن قرآن پاک میں قدرت کی ان تمام نشانیوں کا نہ صرف ذکر موجود ہے بلکہ اللہ تعالیٰ نے انھیں تسخیر کرنے کا راستہ بھی بتایا گیا ہے، اسی لئے آج سائنس دان قرآن پاک کی رہنمائی میں تجربات و تحقیق کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ سائنس جوں جوں ترقی کرتی جا رہی ہے اللہ کی قدرت کی عظیم نشانیاں دنیا کے سامنے ظاہر ہو رہی ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے زمین اور آسمان ایک خاص ترتیب اور ترکیب سے بنائے ہیں۔ قدرت کے ایک عظیم شاہکار زمین پر پہاڑ بنائے گئے تاکہ زمین کا توازن برقرار رہے جبکہ آسمان پر سورج، چاند، ستارے بنائے گئے تاکہ دن اور رات کا تعین ہو سکے اور زمین پر بسنے والے جانداروں کو روشنی اور حرارت مل سکے لیکن اب انسان نے سائنس کی ترقی میں کھو کر قدرت سے چھیڑ چھاڑ کرنا شروع کر دیا ہے جس کا نتیجہ بدلتے موسم، وبائی امراض اور قدرتی آفات میں اضافہ ہے۔

Read more

لوگ تنہا چھوڑ دیں تو زندگی بہترین ہو جائے

کہتے ہیں کہ جو لوگ جتنا ہستے مسکراتے وہ اندر سے ہی دکھی ہوتے ہیں وہ کہتے ہے نہ یہ جو تم اتنا مسکرا رہے ہو کون سا غم ہے جسے چھپا رہے ہو بالکل اسی طرح وہ لوگ جو دوسروں کو ہنساتے ہیں وہ زندگی کی تلخ حقیقتوں کو جھیل رہے ہوتے ہیں۔

وہ جوکر بھی جو بچوں کے سامنے جمپیں لگا کران کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کی کوشش کرتا ہے اس کے اپنے بچوں دو وقت کی روکھی سوکھی کھاکرگزارا کرتے ہیں۔

ایک ایسا شخص جس نے پوری دنیا کو بلیک اینڈ وائٹ اسکرین پر صرف اپنے اشاروں سے لوگوں کو ہنسایا اور آج بھی اس کا کوئی نعم البدل نہیں وہ ہے چارلی چپلن، چارلی چپلن کہتا ہے

Read more

کفر کا نظام چل سکتا ہے، ظلم کا نہیں

اس دنیا میں روزانہ ہر عورت کے ساتھ ریپ ہوتا ہے، تین سال کی بچی سی لے کے پچھتر برس کی بڑھیا تک۔ رنگ، نسل، مذہب، قومیت اور لباس کی کوئی قید نہیں۔ ساڑھی، برقع، نیکر، عبایہ، جینز، حجاب، فراک، اسکرٹ، شلوار، کچھ بھی پہنا ہو، کوئی فرق نہیں پڑتا۔ عورت رات کو دو بجے اکیلی سڑک پر ہو یا بس میں اپنے دوست کے ساتھ، کسی بھرے، پرے دفتر میں ہو یا نائٹ کلب میں، پنج وقتہ نمازی ہو یا کسی مرد کی طرح ڈرنک کرتی ہو، میرا جسم میری مرضی کے نعرے لگاتی ہو یا یتیم بچیوں کی پناہ گاہ کی محافظ ہو، ڈومنی ہو یا پردہ دار، چہرہ بغیر میک اپ کے رکھتی ہو یا غازے کی تہیں سجاتی ہو، قائداعظم کے مزار کے احاطے میں ہو یا اپنی قبر میں، ریپ کرنے والا اس کی لاش نکال کر بھی ریپ کرے گا اور مردوں کے اس معاشرے میں کچھ لوگ ہوں گے جو کہیں گے کہ کفن میں چہرہ ڈھانپا نہیں گیا تھا اس لیے ریپ ہوا۔

گزشتہ ہفتے 9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹروے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا۔ دو افراد نے موٹروے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا اور سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تاہم ایسے موقع پر سی سی پی لاہور عمر شیخ حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے بولے کہ ان کو جی ٹی روڈ سے جانا چاہیے تھا، گاڑی کا تیل پانی بھی پورا کر کے چلنا ان کی ذمہ داری تھی۔

Read more

خواتین اور مدیران کی طرفداریاں

صنف نازک میں اللہ تعالی نے کشش رکھی ہے۔ ساٹھ کا ہو یا آٹھ کا، ہر مرد ان کی طرف کھنچا چلا جاتا ہے۔ مرد کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتا ہو صنف نازک کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے ہر وہ کام کر گزرتا ہے جس سے اس کی مراد بر آئے۔ مرد منسٹر ہو، استاد ہو، ڈاکٹر ہو، وکیل ہو یا کسی اور شعبے یا محکمے سے وابستہ ہو صنف نازک کو خاص رعایت اور توجہ دیتا ہے۔ مدیر حضرات اس سے مستثنیٰ نہیں۔ وہ صنف نازک کے تئیں زیادہ ہی جذباتی اور ان کے طرف دار نظر آتے ہیں۔

اگر ان کے پاس دو تحریریں آجاتی ہیں، ایک پہ امین خان لکھا ہو اور دوسری پہ امراؤ جان وہ امراؤ جان کو ہی اولیت و فوقیت دے دیتے ہیں۔ اگرچہ امین خان کی تحریر بنسبت امراؤ جان کے زیادہ شاندار اور جاندار ہی کیوں نہ ہو۔ پھر بھی ترجیحی بنیادوں پر امراؤ جان کی تحریر شائع ہو جاتی ہے۔ آپ بدگمان نہ ہوجائیں میرا مدعا و مقصد ہرگز یہ نہیں کہ کوئی شاعرہ اچھی شاعری نہیں کرتی یا کسی ادیبہ کا قلم زنگ آلود ہے، ایسا ہرگز نہیں ہے۔ اردو ادب میں قرۃ العین حیدر، عصمت چغتائی، بانو قدسیہ، واجدہ تبسم، جیلانی بانو، شکیلہ اختر، جمیلہ ہاشمی، رضیہ بٹ، رشید جہاں، ہاجرہ مسرور، پروین شاکر، ادا جعفری اور عنبر حسیب عنبریں کی تحریریں و تخلیقات چیخ چیخ کر یہ اعلان کرتیں ہیں کہ یہ تحریریں اور تخلیقات نہ صرف بہترین تخلیقات ہیں بلکہ ان کا شمار ادب عالیہ میں ہوتا ہے۔ موجودہ دور میں بھی صنف نازک کی اچھی خاصی تعداد ایسی ہیں جن کی تخلیقات کو بہترین، شاندار اور اعلی ترین کا درجہ حاصل ہے۔ ان ادیباؤں کی تحریریں کسی بھی ادیب کی لکھی ہوئی تحریروں سے کم نہیں۔ ہاں مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ مدیر حضرات مرد لکھاریوں کو گھاس تک نہیں ڈالتے، البتہ صنف نازک کی کوئی تحریر ان کی نظر سے گزرنے کی دیر ہوتی ہے کہ اس کو رعایتی نمبر دے کر بڑے اہتمام کے ساتھ اولین فرصت میں پہلے شمارے اور اولین صفحے کی زینت بنایا جاتا ہے۔

Read more

کیا ہماری عزت، جان و مال اس ملک میں محفوظ بھی ہیں؟

جب ظلم انتہا کو چھوتا ہے تو اللہ کی طرف سے قہر آتا ہے خدا کا خوف نا جانے کیوں ان کے دلوں میں نہیں رہا کسی کی بے بسی اور مجبوری کا فائدہ اٹھانا ہمارے معاشرے میں عام ہو گیا ہے مگر بات اس حد تک پہنچے گی کہ ایک ماں اپنی اولاد کے سامنے اس طرح سے زیادتی کا شکار ہوگی یہ تو وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔ حیوانیت اس طرح سے سڑکوں پر کھلے عام نظر آئے گی میں تو یہ واقعہ لکھتے ہوئے بھی کانپ رہا ہوں کہ کیسے بیان کروں ان حیوانوں نے جو ایک ماں کے ساتھ کیا۔

ہمارا ملک اسلام کے نام پر اور اسلامی روایات کے نام پر بنا تھا مگر اس ملک میں اس طرح کے درندے اور حیوان پھر رہے ہیں اور ایسی حیوانیت پھیلا رہے ہیں جسے دیکھ کر دل خون کے آنسوں روتا ہے۔ انسانیت بھی شرما جاتی ہے جب ایسے گھناؤنے واقعات ہوتے ہیں۔

Read more

امریکہ کے ویسٹ کوسٹ پر جنگلات میں آگ اورتباہی

امریکہ کے مغربی ساحل کی تین ریاستوں کیلی فورنیا، اوریگن اور واشنگٹن میں اس وقت جنگلات میں آگ کی وجہ سے 5 ملین ایکڑز نذر آتش ہو چکا ہے، ہزاروں مکان خاکستر ہوچکے ہیں، سینکڑوں بزنس تباہ ہو چکے ہیں، لوگ موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اب تک 35 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جن میں سے 19 کیلی فورنیا میں موت کے نذر ہوئے ہیں۔ درختوں کے جل جانے سے جو

Read more

چراغ سب کے بجھیں گے، ہوا کسی کی نہیں

پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ ایک بار پھر سلگ رہی ہے۔ یہ فتنہ جو کچھ عرصہ دبائے رکھا گیا تھا ایک بار پھر سر اٹھانے لگ گیا ہے۔ فرقہ واریت کا لاوا جب پھوٹتا ہے تو یہ بہتا ہے، اور بہتا چلا جاتا ہے۔ یہ سونامی جب آتی ہے تو فتنہ و فساد اور قتل غارت بھی ساتھ لاتی ہے۔ پاکستان میں فرقہ واریت کی یہ آگ آج کی لگائی ہوئی نہیں بلکہ اس کی ایک تاریخ ہے۔ ویسے

Read more

گیم آف تھرون

کیا کہا؟ اب کوئی اور آپشن نہیں؟ واہ واہ بھول گئے کیا؟ ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی۔ پچھلے تہتر برس میں ہر خاص اور اس کے خاصوں کے خاص یہی سمجھتے رہے ان کے سوا کوئی اور اس خاص مقام کے لئے بنا ہی نہیں پر بھئی کنگ میکرز نے ہمشہ گیم آف تھرون میں سسپنس کے بعد ایک سے ایک سرپرائز دیا۔ اور چن کر کوئلہ کی کان سے ہیرہ نکالا۔ وہ آغا ہو

Read more

قوموں کی بربادی

رسول اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا۔ ۔ ۔ تم سے پہلی قومیں اس لئے برباد ہوئیں جب ان کا کوئی بڑا امیر و کبیر جرم کرتا تو اسے چھوڑ دیا جاتا اور جب کوئی معمولی سا آدمی جرم کرتا تو اسے سزا دی جاتی۔ (بخاری، رقم 4304) مخذوم قبیلہ کی فاطمہ بنت الاسود نے جب چوری کا ارتکاب کیا، تو اس وقت چور کی سزا ہاتھ کاٹنا مقرر تھی، (جو کہ آج بھی ہونی چاہیے) قریش کو یہ تشویش لاحق

Read more

شکل اور سمت

علم نجوم اور آسمان پہ موجود اشکال (Constellation/ ستاروں کا جھرمٹ) تو قدیم یونانیوں اور جادوگری مصریوں میں مقبول تھا۔ امریکہ میں سمت، نقشے اور جغرافیہ کو بڑی اہمیت حاصل ہے (کیوں نہ ہو) ۔ مسلمانوں میں بھی رائج تھی (کیوں نہ ہوتی، ، وہ دور مسلمانوں میں انسانیت کی معراج، تعلیم و تربیت کے حصول کا تھا۔ ) ۔ پاکستان میں سمت کو بھی، اخلاقیات، دینیات کی طرح مضمون (جغرافیہ کا مضمون) سمجھ لیا گیا ہے۔ مضمون پڑھا ہوگا

Read more

دو سنگتروں کی کہانی

ہم نئے نئے پولیس میں بھرتی ہوئے تھے۔ ہماری یہ کسی تھانہ میں پہلی پوسٹنگ تھی۔ یہ تھانہ صادق آباد راولپنڈی کا علاقہ تھا۔ اس علاقے کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں محرم الحرام کے دنوں میں مجالس اور جلوس کی بھرمار ہوتی ہے۔ ڈھوک کالا خان صادق آباد بازار اور دیگر محلوں میں پورے دس دن مجالس اور ماتمی جلوس نکلتے رہتے ہیں۔ اس علاقے میں کچھ ایرانی بھی آباد ہیں ان کی اپنی امام بارگاہ ہے۔ وہ

Read more

تھائی لینڈ کے شاہی خاندان کو چیلنج کرنے والی طالبہ

21 سالہ پنوسیا نے تھائی لینڈ میں گذشتہ اگست ایک تقریر میں سرعام شاہی خاندان کو چیلنج کرتے ہوئے ہزاروں طلبہ کے سامنے ایک دس نقاتی ایجنڈا رکھا جس میں بادشاہت کے نظام میں اصلاحات شامل تھیں۔

Read more

خواتین کی صحت: ’غیر تربیت یافتہ دائی سے ڈیلیوری ماں اور بچے کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے‘

پاکستان کی 60 فیصد آبادی گھروں میں بچوں کی پیدائش کو ترجیح دیتی ہے جبکہ عالمی ادارے یونیسیف کے مطابق دورانِ زچگی صرف 39 فیصد خواتین کے پاس تربیت یافتہ دائی موجود ہوتی ہے۔

Read more

میرا بھائی، میرا دوست

یہ میرا حوصلہ ہے کہ تیرے بغیر بھی میں۔ سانس لیتا ہوں بات کرتا ہوں۔ جاوید بھائی یوں تو مجھ سے عمر میں تقریباً ساڑھے تین سال بڑے تھے لیکن ہم دونوں میں بے تکلفی ایسی تھی کہ اکثر لوگوں کو یقین ہی نہیں آتا کہ ہم سگے بھائی ہیں۔ ہم بھائی سے زیادہ دوست تھے اور ہماری محبت ضرب المثال تھی۔ ایک سکول۔ ایک کلاس اور ایک ہی بنچ پر بیٹھنا اور دوست بھی مشترکہ۔ ساتویں کلاس کے سالانہ

Read more

ہم‌ مسلمان اتنے سلیکٹیو کیوں ہوتے ہیں؟

جب دشمن یا جس سے اختلاف ہو وہ کسی مصیبت میں ہو یا بیمار ہو تو کہتے ہیں اللہ کا عذاب نازل ہوا ہے اس کے کیے کی سزا مل رہی ہے اللہ کے یہاں دیر ہے اندھیر نہیں ہے لیکن جب خود پر آن پڑتی ہے تو کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے آزمائش ہے! ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بیشک اللہ کا نظام ایسا ہی ہے کہ بسا اوقات انسان کو اس کے کرتوتوں کی سزا

Read more

گلگت بلتستان کا مختصر سیاسی ارتقا (دوسری قسط)

ایک وقفے کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ ”گلگت بلتستان کا مختصر سیاسی ارتقا“ کا آج پھر سے مطالعہ کرنے کا اتفاق ہوا۔ رپورٹ کا دیباچہ، اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا پیغام اور ابتدائیہ تقریباً ایک دوسرے سے مماثل ہیں۔ نچوڑ یہی کہ گلگت بلتستان پر کئی سو سالوں سے راجوں اور سرداروں کی حکمرانی رہی۔ 1381 میں یہاںاسلام کی آمد ہوا۔ وقت کے ساتھ ساتھ علاقے میں اسلامی معاشرے کی بنیاد ڈالی گئی۔ مگر

Read more

پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام عوام کے لیے کتنا فائدہ مند ہو گا؟

گزشتہ روز پنجاب کے وزیر قانون بشارت راجہ کے زیر صدارت اجلاس میں 4 دسمبر کو غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق پہلے مرحلے میں ویلیج اور نیبرہڈ کونسلوں کے غیر جماعتی انتخابات میں 27 ہزار افراد بلدیاتی سسٹم کا حصہ بنیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں تحصیل کونسل اور میٹروپولیٹن کے انتخابات جنوری میں منعقد کرائے جائیں گے۔ حکومت کا یہ اعلان حقیقت کا روپ بھی دھارے گا یا

Read more

سیاسی گٹھ جوڑ سیزن ٹو

سننے میں آیا کہ رواں مہینے کی 20 کو پھر سے گٹھ جوڑ سیاست کا بازار گرم ہونے کو ہے۔ وہی چہرے، وہی کردار، وہی ہیرو، وہی ولن حتی کہ رائٹر نے سٹوری کے اسکرپٹ تک بھی تبدیل کرنا گوارا نہیں کیا۔ اور تو اور موسم بھی وہی پرانا لوٹ رہا ہے نومبر کی یخ بستہ راتیں، دسمبر کی برساتیں! لیکن کیا اس سٹوری کا سٹائل ”ذرا ہٹ کے“ ہو گا؟ اور کیا اس سٹوری کا اختتام بھی وہی ہو

Read more

جمہوریت کیا ہے

ــ’’جمہوریت بہترین طرزِ حکومت ہے‘‘ ، ’’جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے‘‘، کمزور سے کمزور جمہوریت بھی مارشل لاء سے بہتر ہے‘‘، ’’جمہوریت میں عوام کی حاکمیت،عوام کے زریعہ اور عوام پرہوتی ہے‘‘: یہ اور اس جیسے پتا نہیں کتنے وہ جملے ہیں جو ہم جمہوریت کے بارے میں بچپن سے سنتے آئے ہیں ، ہم میں سے اکثریت اس کو سمجھے بغیر ہی اس کی حمایت یا مخالفت میں آستینیں چڑھا لیتے ہیں۔ جمہوریت کیا ہے، یہ کتنی ناگزیر ہے

Read more

کیا انسان ہی اشرف المخلوقات ہوتے ہیں؟

وہ مسجد کے ایک کونے میں بیٹھا دوسرے لوگوں کی طرح خاموشی سے خطبہ سن رہا تھا کہ اچانک اشرف المخلوقات کا ذکر آتے ہی بول پڑا۔ جب اس نے اونچی آواز میں یہ سوال پوچھا تو مسجد میں موجود لوگوں نے طیش میں آتے ہی غم و غصے سے اسے دیکھا، وہ پھٹے کپڑوں میں ملبوس ایک گہرے رنگ کا آدمی تھا جس کے نقوش میل کے سپرد ہو چکے تھے، آنکھیں اندر کو دھنسی ہوئی تھیں۔ اور بال

Read more

قیامت تو گزر چکی بس جہنم تک پہنچنا باقی ہے

افسوس صد افسوس۔ ۔ ۔ اسکول میں ریپ، دفتر میں ریپ، مدرسے میں ریپ، گلیوں میں ریپ، ستر سالہ سے ریپ، سات سالہ سے ریپ، زندہ سے ریپ، قبروں سے نکال کے میتوں سے ریپ، مساجد کے حجروں میں بچوں سے ریپ، رات کو ریپ، دن دیہاڑے ریپ، خواجہ سراہوں سے ریپ، دو بچوں کی ماں سے ریپ۔ سوچو پوری زندگی وہ بیٹا بیٹی کس اذیت سے گزریں گے؟ وہ ماں کس اذیت سے گزرے گی؟ آپ کہیں بھی محفوظ

Read more

کرونا وائرس کے بعد بحالی زندگی اور امیدیں

جب کرونا وائرس کی وبا پھیلی تو سب سے پہلے تعلیمی ادارے بند کیے گئے۔ اور اب جب اس وبا پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے تو چھے مہینے کے طویل عرصے کے انتظار اور کافی سوچ بچار کے بعد سب سے آخر میں تعلیمی اداروں کو کھولا جا رہا ہے۔ جہاں کرونا وائرس نے ہماری معیشت کو ہلا کر رکھ دیا وہیں بچوں کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی گہرا اثر پڑا۔ گھر پر

Read more

یہ ریپ کا کلچر ہے – مکمل کالم

یہ واقعہ 16 دسمبر 2012 کا ہے، وقت ہے رات ساڑھے نو بجے کا اور مقام ہے نئی دہلی۔ 23سالہ جیوتی سنگھ اپنے ایک مرد دوست کے ہمراہ سنیما سے فلم دیکھ کر نکلی ہے۔ گھر واپس جانے کے لیے دونوں ایک بس میں سوار ہوتے ہیں جس میں ڈرائیور سمیت پہلے سے چھ افراد موجود ہیں۔ ایک کنڈکٹر نما لڑکا جس کی عمر اٹھارہ سال سے بھی کم ہے انہیں بتاتا ہے کہ یہ بس وہیں جا رہی ہے

Read more

ہاں! میں مقدس ہوں، ڈاکٹر خالد سہیل سے معذرت کے ساتھ

میں پہاڑوں پر پیدا ہوا۔ آسمانی بجلیوں نے مجھے خوراک مہیا کی۔ صحراؤں میں پلا بڑھا۔ جنگلوں، غاروں نے مجھے سنوارا۔ جب زلزلوں سے زمین لرزتی تھی۔ طوفان خاک کے ساتھ انسان، جانور، درخت سب اڑا کر لے جاتے تھے۔ سیلاب اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو ادھیڑ کر رکھ دیتے تھے۔ بے کسی کا جال چہار سو پھیلا ہوا تھا۔ دل و نگاہ پر جہالت کی دھند چھائی ہوئی تھی۔ بے بس انسان، بے اختیاری و تحیر سے صرف دیکھتا رہ جاتا تھا، تب میں نے اسے حوصلہ دیا۔ ان آفات سے ٹکرانے کی ترغیب دی۔ میں انسانوں سے اوجھل تھا۔ اس کی آنکھ ابھی اس نور سے شناسا ہی نہیں تھی۔ انسان نے درختوں کی چھال پر ناخنوں سے جب لکیریں لگائیں تو میرا عکس ابھرنا شروع ہوا۔ اس کے ہاتھوں نے پتھروں سے مجھے تراشا اور میں نے اس کا ہاتھ تھام لیا۔ میں نے اسے اندھیری کھوہ سے نکالا۔ میں نے اہل کہف کو ضیا بخشی۔ پھر وہ شہروں میں آ بسا۔ میرے دبستان سجے اور میری آموزش گاہوں نے وہ ہیرے پیدا کیے جنہوں نے علم کلام، ابدان، فلسفہ، نجوم کے ساتھ دیگر علوم کی بنیاد رکھی۔

Read more

کورونا وائرس اور شادی ہالز کے ایس او پیز: کیا اب پاکستان میں شادیوں کی تقاریب پہلے جیسی نہیں ہوں گی؟

پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیشِ نظر ملک بھر میں 13 مارچ سے تمام شادی ہالز بند کر دیے گئے تھے، تاہم اب حالات بہتر ہونے پر حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ انھیں دوبارہ کھول دیا جائے۔

Read more

کورونا وائرس اور شادی ہالز کے ایس او پیز: کیا اب پاکستان میں شادیوں کی تقاریب پہلے جیسی نہیں ہوں گی؟

پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیشِ نظر ملک بھر میں 13 مارچ سے تمام شادی ہالز بند کر دیے گئے تھے، تاہم اب حالات بہتر ہونے پر حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ انھیں دوبارہ کھول دیا جائے۔

Read more

شادی

شادی ایک ایسا عمل ہے جس میں آپ ایک سے دو افراد میں بدل جاتے ہیں۔ جس کمرے میں آپ سوتے ہیں اس میں ایک دوسرا انسان بھی سونے لگتا ہے۔ آپ کی تمام ”ذاتی“ اشیاء ذاتی نہیں رہتیں اور سب کچھ ”ہماری“ میں بدل جاتا ہے۔ شادی کرنی تو سب کو ہوتی ہے کیونکہ جوانی کے ساتھ ہی آپ کی امنگیں مچلنے لگتی ہیں اور پھر ان امنگوں کی تان ”میرے بچے ہوں“ پر ٹوٹتی ہے۔ انسانی جذبات پر

Read more

بھروسا کر نہیں سکتے غلاموں کی بصیرت پر

اقوام متحدہ کی فہرست میں جارحیت کرکے عوام کو محکوم بنانے کی شکل کو غلامی شمار نہیں کیا جاتا۔ حالاں کہ کسی بھی طاقت ور ملک کو حق حاصل نہیں کہ وہ جارحیت کر کے کسی علاقے پر قبضہ کر لے اور عوام کوخود ساختہ قوانین کا تابع بنائے، حکم عدولی پر جیلوں میں ڈالے یا سخت سزائیں دے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عوام جارح، غاصب حکمرانوں سے تنگ آ جاتے ہیں اورپھر گلو خلاصی کی کوشش کرتے ہیں،

Read more

سوہنی مہینوال: معصوم محبت کی مجبور کہانی

پرانے قصے، علاقائی داستانیں اور مقامی کہانیاں ہمیشہ سے ہی انسانی دلچسپی کا محور رہی ہیں۔ یہ کہانیاں عقل سے زیادہ تخیل کی مرہون منت ہوتی ہیں۔ لوک داستانیں انسانوں کی نامکمل خواہشوں کا عکس ہوتی ہیں اس لیے ہر سماج، قوم اور ملک میں انسانوں کی اجتماعی فکر کی روایت کو لوک ادب نے ہی محفوظ رکھا ہے۔ یہ داستانیں کسی قوم کی تہذیب و ثقافت کے ادب کے بچپن کی پیداوار ہوتی ہیں اور اس کے اعلیٰ ترین

Read more

کورونا وائرس کے معاشی اور سماجی اثرات

نومبر 2019 میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس ( جسے کووڈ۔ 19 کا نام دیا گیا) دیکھتے ہی دیکھتے 2020 ع کے اوائل میں دنیا کے کئی ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اب تک دنیا بھر میں 2 کروڑ 93 لاکھ لوگ اس مہلک وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جس میں سے 9 لاکھ 29 ہزار 900 لوگوں کو اموات ہوئی اور 2 کروڑ ایک لاکھ 41 ہزار 9 سو لوگ صحتیاب ہوچکے

Read more

ترا باپ بھی دے گا آزادی

سانحہ موٹروے ہواجس کے بعد دل واقعی دکھی ہے اور اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے ’کم ہے۔ پاکستان میں جس تیزی کے ساتھ ایسے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں اور پوری دنیا میں پورنو گرافی میں پاکستان جس طرح نمایاں پوزیشن میں آ رہا ہے‘ واقعی ایک غور طلب بات ہے۔ مجھے اس واقعے کے پس منظر اور اس کی جزیات پہ بات اس لیے بھی نہیں کرنی کہ اس پر بہت تفصیل سے لکھا اور دکھایا

Read more

ڈیجیٹل گورننس کی ضرورت و اہمیت

آج معاشی عالمگیریت کے دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مرکزی حیثیت حاصل ہو چکی ہے۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اقتصادی ترقی کے فروغ کی ایک اہم قوت میں ڈھل چکی ہے اور ایسے ممالک جنہیں ٹیکنالوجی میں عبور حاصل ہے یقیناً دوسرے ممالک سے کئی اعتبار سے ممتاز نظر آتے ہیں۔ ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ ساتھ چند نئے مسائل نے بھی جنم لیا ہے جن میں ڈیٹا سیکیورٹی سرفہرست ہے۔ ایسے میں عالمی ڈیجیٹل گورننس کی شدت سے ضرورت محسوس کی

Read more

صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی ممکنہ شکست اور امریکن اسٹیبلشمنٹ

امریکی صدارتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کے لئے، ہر آنے والا دن تنازعات میں الجھنے کا باعث بن رہا ہے، ایک کے بعد ایک متنازع بیانات اور حریفوں کے خلاف درشت و سخت لب و لہجے کے ساتھ خطاب امریکی تاریخ میں سیاسی رواداری کی روایت کو کچل رہے ہیں۔ صدارتی انتخابات 03 نومبر کو منعقد ہوں گے تاہم امریکی عوام کرونا وبا کے باعث الیکشن کے اس ماحول سے لطف اندوز نہیں ہوسکیں گے جو صدارتی انتخابات کا خاصہ

Read more

سماجی المیے کی تجریدی تصویر

ہر معاشرے کے لیے کچھ سوال ضروری ہوتے ہیں اور ان سوالوں کے جواب اجتماعی اور انفرادی ضمیر کی نمائندگی کرتے ہیں۔ جہاں شور شرابا اور غیرضروری بحث روزمرہ کا معمول بن چکے ہوں کیا ایسے معاشرے میں ہم بامقصد و ضروری امور پر شائستہ اور نیتجہ خیز گفتگو کا تصور کر سکتے ہیں؟ ہمارے معمول کے رویے ہماری سوچ اور فہم کو سادگی کے ساتھ عیاں کردیتے ہیں اور یوں کچھ لوگوں کے فرض کردہ عظیم قوم اور اس

Read more

زندگی کی تذلیل کا ایک اور دلخراش واقعہ

گوجرانوالہ کی رہائشی خاتون کے ساتھ درندگی کا جو انسانیت سوز اور دل سوز واقعہ پیش آیا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، نہ ہی یہ پہلا واقعہ تھا اور نہ ہی ایسے آثار نظر آ رہے ہیں کہ یہ آخری واقعہ ہوگا (ہماری دعا ہے کہ یہ واقعہ آخری ہو، اس کے بعد ایسا دلخراش واقعہ کسی کے ساتھ بھی پیش نہ آئے) ۔ لوگ مجرموں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں،

Read more

نوجوان طالب علموں کے مسائل

1945۔ 46 کے الیکشنز جیتنا یا ہارنا مسلم لیگ کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ تھا۔ اگرچہ قائداعظم اور مسلم لیگ نے 1940 کے بعد ہی نوجوانوں کو اپنی ٹارگٹ آڈئینس بنا لیا تھا اور وہ انہیں دو قومی نظریہ اور پاکستان بنانے کی ضرورت و اہمیت زمینی حقائق کے ساتھ سمجھا رہے تھے اور نوجوانوں کو اپنے علاقوں میں اس کی کمپین کرنے کا ٹاسک دے رہے تھے ’مگر ان الیکشنز کی خاص بات یہ تھی کہ اگر

Read more

ٹیکنالوجی اور ہم

ایک بات جو میں نے اپنے بچپن سے سوچی ہوئی تھی کہ میں اپنے بچوں پہ ٹیکنالوجی کی پابندی کبھی نہیں لگاؤں گی ان کو کیا غلط ہے کیا صحیح ضرور بتاؤں گی لیکن یہ کبھی نہیں کہوں گی کہ یہ چیز تم لوگ استعمال کر ہی نہیں سکتے۔ ایسا اس لئے سوچا تھا کہ ہم پر وی سی آر اور ٹی وی کی کافی پابندی تھی تو ہم نانی دادی اور دیگر رشتہ داروں کے ہاں چھپ کے یہ

Read more

جرم، قانون اور عدالت

ہماری اکثریتی آبادی غربت کے گھن چکر میں پھنسی ہوئی ہے۔ زندگی، گردوغبار سے اٹی ہوئی گلیاں ٹوٹی دیواروں غلیظ نالیوں کے کنارے گزر جاتی ہے۔ غریب آدمی کو روٹی روزی کی دوڑ دھوپ میں پتا ہی نہیں چلتا کہ بچے کب پیدا ہوئے، کب جوان ہوئے اور کب گزر گئے۔ گزشتہ تہتر سالوں سے یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ ایسے افراد پر مشتمل کروڑوں کی آبادی کا کیا مستقبل ہے؟ تیسری دنیا کے متعدد ممالک کی زندگی

Read more

بھنگ، سوگالی اور حکومت وقت

”Look Amaad, I found a really good reference for u“ ایک دم سے میرے کمرے کا دروازہ کھلنے کے بعد یہ فقرہ میری سماعتوں سے ٹکرایا میرا ہم جماعت، ہاسٹل فیلو اور چرسی دوست سوگالی اپنے چہرے پر فخریہ مسکراہٹ سجائے اور میرے نسبتاً مذہبی رحجان سے بخوبی واقف مجھ سے مخاطب تھا۔ اس کے ہاتھ میں غالباً فارماکولوجی (Pharmacology) کی کوئی ریفرنس کتاب تھی۔ پورے اطمینان کے ساتھ اس نے کتاب کھول کر میرے سامنے رکھ دی اور ایک

Read more

ملک صاحب

کہا جاتا ہے لفظوں کے بھی ذائقے ہوتے ہیں۔ بولنے سے پہلے چکھ لیں۔ بقول ملک صاحب کے الفاظ جو بھی ہوں، جیسے بھی ہوں، لوگ مطلب ہمیشہ اپنی مرضی کے نکالتے ہیں۔ سکول میں ملک صاحب کے الفاظ ہی تھے، جنہوں نے مجھے ان کی طرف راغب کیا تھا۔ جب ہمارے انگریزی کے استاد سب بچوں سے ان کا تعارف پوچھ رہے تھے، تو ملک صاحب کی باری آنے پر استاد جی نے پوچھا، واٹ از یور نیم؟ ملک

Read more

اکثریت نہیں چاہیے، فعالیت چاہیے

ایک قانون جس پر ہم سب بلا استثنا ایمان رکھتے ہیں، وہ ہے قانون اکثریت۔ پاکستان آج کیوں تک ترقی نہیں کر سکا؟ کیونکہ سب ایک نکتے پر جمع نہیں ہو سکے۔ مذہبی جماعتیں ملک میں کیوں کوئی قابل ذکر کام انجام نہیں دیں سکیں؟ کیونکہ سب ایک پیج پر نہیں ہیں۔ سب کو ساتھ لے کر چلنے اور منزل تک پہنچ جانے کا جو معجزہ ہم کرنا چاہتے ہیں، یہ علمی و عملی کسی لحاظ سے امکان پذیر ہی

Read more

کتا دریا کی طرف گیا ہی کیوں تھا؟

کسی ماں کے لیے اس سے زیادہ اذیت ناک مرحلہ ہو ہی نہیں سکتا کہ اس کی اولاد کے سامنے اس کا دامن تار تار کر دیا جائے۔ یہ درندگی کی انتہا سے بھی کوئی پرے کی چیز ہے کہ اولاد کو سامنے کھڑا کیا جائے اور ان کی ماں کی عزت کا تماشا لگایا جائے۔ بلا شبہ جس طرح ان درندوں نے اولاد کے سامنے ممتا کو ذلیل کیا، ان کی جنت کی بے توقیری کی اور ان کی

Read more

اکتاہٹ کیوں ہوتی ہے؟

میرا مقصد، اکتاہٹ جسے آج کل ”بوریت“ یا ”بور ہونا“ کہا جاتا ہے، کے طبی اسباب بیان کرنا نہیں بلکہ اس کیفیت کے پیدا ہونے کے عمومی عوامل سے متعلق بحث شروع کرنا ہے۔ عام طور پر جب کرنے کو کچھ نہ ہو تو بے چینی ہونے لگتی ہے۔ بے چینی اکتاہٹ کا پہلا مظہر ہوتا ہے۔ ضروری نہیں کہ بے چینی کا باقاعدہ اظہار بھی ہوتا ہو، یہ محض بیکل ہونا بھی ہو سکتا ہے۔ مگر سوال یہ ہے

Read more

حکومت اور حکومت گر دونوں ابہام دور کریں

بات تو درست ہی ہے کہ خاتون رات کے اوقات میں بغیر کسی محرم کے نکلی ہی کیوں تھی۔ پھر یہ کہ اگر سفر ہی کرنا تھا تو بجائے جی ٹی روڈ سفر اختیار کرنے کے موٹروے کو کیوں منتخب کیا مگر ان سب سے پہلے اس بد قسمت خاتون سے یہ پوچھا جائے کہ وہ فرانس جیسے غیر اسلامی ملک سے ایک اسلامی ملک میں تشریف ہی کیوں لائی تھیں۔ نہ وہ پاکستان آتیں، نہ ان کو تنہا گاڑی

Read more

اے پی سی کمیٹی نکلنے والی نہیں!

دنیا بھرمیں سیاست اصولوں کی بنیاد پر ہوتی ہے، لیکن ہمارے ہاں سیاست کے ڈھنگ ہی نرالے ہیں، ہماری سیاست قومی کی بجائے ذاتی مفادات اور گروہی تعصبات کے گرد گھومتی ہے۔ اس بات کو جس طرح عالمی سچائی کا درجہ حاصل ہے کہ جنگ اور محبت میں سب کچھ جائز ہے، اسی طرح ہماری قومی سچائی ہے کہ سیاست میں سب کچھ جائز ہے، سیاست میں نہ دوستی نہ دشمنی مستقل ہوتی ہے۔ اس میں آج کے دوست کل

Read more

کشمیر کی بھارت نواز لیڈر شپ کی پریشانی اور گپکار ڈیکلریشن

مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز عناصر پر مشتمل لیڈر شپ ان دنوں واضح طور پر پریشانی، تشویش اور خوف کا شکار دکھائی دے رہے ہیں، کیونکہ مودی حکومت اجیت دوگل فارمولے کے تحت ان کو ماضی کی کانگریسی حکومت کی پالیسی کے برخلاف، کسی قسم کی کوئی اہمیت دینے پر تیار نظر نہیں آتی مسئلہ کشمیر کے بارے میں مودی حکومت کی طرف سے اپنائی جانے والی نئی جارحانہ حکمت عملی کے مطابق کشمیر پالیسی میں اب پہلے کی روایتی

Read more

عثمان بزدار درندوں کے تعاقب میں

لاہور سیالکوٹ موٹروے پر 9 اور 10 ستمبر کی درمیانی شب انتہائی دلخراش واقعہ رونما ہوا، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس واقعہ پر ہر پاکستانی خواہ وہ مرد ہو یا عورت سب کی ہمدردیاں گینگ ریپ کا شکار ہونے والی خاتون کے ساتھ ہے جبکہ ہر کوئی یہ بھی مطالبہ کر رہا ہے کہ واقعہ میں ملوث، لزمان کوجلد گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے۔ اس واقعہ پر اگر خواتین کے حقوق کی تنظیموں نے

Read more

مجرم بے چارہ ٹھہرے اور مظلوم قصور وار؟

کھانے کے بعد لطیفوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ چودھری صاحب نے اپنی مونچھوں کو بل دیا اور کہنے لگے ”میں بھی ایک سچا واقعہ سناتا ہوں۔ پنڈ میں ویاہ (شادی) تھا۔ لڑکوں کی خواہش تھی کہ ناچنے والیاں لائی جائیں۔ میں شہر گیا ایک کنجر سے بات کی۔ جب میں نے اسے کہا کہ وقت پر آجانا تو کنجر نے اپنے سینے پر ہاتھ رکھا اور کہنے لگا چودھری صاحب ہم زبان کے پکے، عزت دار لوگ ہیں وقت پر پہنچ جائیں گے۔“ چودھری صاحب بولے ”کنجر اور عزت دار ہاہاہا“۔ ساری محفل میں قہقہے لگنا شروع ہو گئے لیکن مجھے بالکل ہنسی نہیں آئی۔ میں نے چودھری صاحب سے پوچھ ہی لیا تو کیا پھر وہ کنجر ناچنے والیوں کو لے کر وقت پر پہنچا یا نہیں؟ محفل میں لوگ مجھے اس طرح دیکھنا شروع ہو گئے جیسے میں کوئی آسمانی مخلوق ہوں۔ یہ واقعہ سن کر مجھے ہنسی کیوں نہیں آئی؟ اس کی وجہ ایک واقعہ ہے جو مجھے ماضی میں لے گیا۔

Read more

Education System of Pakistan

The education system includes all institutions involved in delivering formal education and their faculties, students, physical infrastructure, resources, and rules Pakistan’s education system consists of 260,903 schools, and supports 41,018,384 students with the assistance of 1,535,461 teachers. The system consists of 180,846 public institutions and 80,057 private ones. Thus 31% of educational institutions are owned by the private sector while 69% are public institutions.
Read more: Education System of Pakistan

Read more

میرپورخاص میں بارش سے متاثرہ افراد کس کے سہارے؟

میرپورخاص ڈویژن میں حالیہ بارشوں کے بعد حکمرانی کے دعوے ظاہری طور پر دھرے کے دھرے ہی رہ گئے ہیں، 18 اگست سے 4 ستمبر تک میرپورخاص ڈویژن میں 530 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث میرپورخاص شہر کا انفرا اسٹرکچر اور زرعی زمینیں مکمل طور پر زیر آب آکر تباہ ہوچکی ہیں۔ حالیہ بارشوں سے صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ 931901 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ میرپورخاص ڈویژن کے ضلع عمرکوٹ میں بارشوں کے باعث

Read more

ایف اے ٹی ایف: پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے کیا کر رہا ہے؟

ایف اے ٹی ایف کے 14 سے 21 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ اُن 13 معاملات پر پاکستان نے کتنی پیش رفت کی ہے جن پر تحفظات تھے۔ اس کے بعد اکتوبر کے اجلاس میں پاکستان کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

Read more

میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا 55 واں یوم شہادت

سرزمین گجرات اپنی جغرافیائی اہمیت کے پیش نظر عسکری گیٹ وے ٹو کشمیر کی شہرت رکھتی ہے۔ جرأت و بہادری اس خطہ کے لوگوں کی صدیوں پرانی صفت ہے جو ان کی جبلت بن چکی ہے۔ یہ غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین ہے۔ دفاع وطن کے لیے جب بھی ضرورت پڑی اس سرزمین کے بہادر جان ہتھیلی پر لے کر نکل آئے اور جرأت، بہادری اور قربانی کی ایسی لازوال داستانیں رقم کیں کہ نشان حیدر جیسے اعزازات انہی پر

Read more

وہ چینی لفظ جو امریکی پروفیسر کے خلاف نسلی پرستی کی تحقیقات کا سبب بن گیا

امریکہ کی ایک یونیورسٹی میں ایک پروفیسر کے خلاف شکایت کی تفتیش کے دوران سامنے آنے والے چینی زبان کے بظاہر ایک بے ضرر لفظ نے ایک بحث کو جنم دے دیا ہے۔

Read more

پی ٹی آئی یا راجگیری؟

تحریک انصاف خود کو نئی سیاسی روایتوں کی امین پارٹی کہتی ہے۔ بھٹو، زرداری، شریف فیملیز کی موروثی سیاست کو ہدف تنقید بنانا خان صاحب کا محبوب مشغلہ رہا ہے۔ تاہم پاکستان کے اقتدار کی راہداریوں تک پہنچتے پہنچتے پی ٹی آئی خود بابے مامے، چاچے خالے، بہنوئی سالے کی پارٹی بن کے رہ گئی ہے۔ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کو دیگر پارٹیوں کے ساتھ انتخابی اکھاڑے میں نبرد آزما ہونے سے پہلے اس وقت خود اپنے امیدواروں

Read more

بیرونی دفاع کے ساتھ ساتھ اندرونی دفاع کی ضرورت

پاکستان میں ہر سال 6 ستمبر کو بطور یوم دفاع ایک قومی دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن ایک عظیم تاریخ کا حامل ہے جب 1965 میں رات کی تاریکی میں بھارت نے لاہورسمت پاکستان پر حملہ کر دیا اور اس کے جواب میں افواج پاکستان نے بھر پور دفاعی کار کردگی دکھائی جس کے بعد بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔ یہ عظیم دن ہمیں 6 ستمبر 1965 کو افواج پاکستان کی دفاعی کار کردگی اور قربانیوں کی یاد

Read more

اپوزیشن کی اے پی سی اور مولانا فضل الرحمن کی سیاست

2018 کے عام انتخابات میں جس طرح مولانا فضل الرحمن کو پارلیمنٹ سے باہر کر دیا گیا، اسی طرح مولانا نے حکومت کے لئے چلنا مشکل کر دیا ہے۔ مولانا صاحب وہ سیاستدان ہیں جو بیک وقت کئی سیاسی محاذوں پر لڑنے کا ہنر جانتے ہیں، مولانا فضل الرحمان سمجھتے ہیں کہ آزادی مارچ میں ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے لیکن وہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ وہ تختہ الٹنے میں کامیاب تو نہ ہو سکیں لیکن تختہ ہلانے

Read more

فوجی بنیاد پر بنائی گئی مستقل سیاسی پارٹی کی تلاش

سیاست کسے کہتے ہیں؟ سیاسی جماعت کیا ہوتی ہے؟ سیاسی تربیت کیسے کی جاتی ہے؟ سیاسی شعور کیسے پنپتا ہے؟ مہذب دنیا میں اس کا مطلب بھلے کچھ بھی ہو۔ لغت میں اس بارے جو بھی لکھا ہو۔ پاکستانی ہجوم کا اس سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ پاک سر زمین کے باسیوں کی اپنی لغت ہے۔ اپنی سوچ ہے۔ اپنا مطلب ہے۔ اپنا نظریہ ہے۔ لشکروں کی اپنی اصطلاحات ہوا کرتی ہیں۔ پاکستانی عوامی بولی میں، سیاست امیر لوگوں

Read more