سفر حج۔ حصہ سوئم

میں اس وقت مدینے میں ہوں اور اپنے حج کے سفر کا تیسرا حصہ لکھ رہا ہوں۔ پہلے حصے میں بلاوا، دوسرے میں دوستوں کا پیار اور اب دوست، احباب کے پیغامات اور محبتیں سمیٹتے جہاز کے منتظر تھے جہاں 3 فلائٹیں یکے بعد دیگرے نکلنی تھیں جدہ کی فلائیٹ پی آئی اے کی تھی اور فلائیٹ 10 بجے نکلنی تھی اور مسافروں کو شام 4 بجے سے ائر پورٹ بلوایا ہوا تھا جو احرام باندھ کر آئے تھے ان

Read more

حقیقت کی آنکھ سے دیکھو، کھوپے ہٹا دو

گھوڑے کی آنکھوں کے اطراف کھوپے اِس لیے لگائے جاتے ہیں تاکہ اس کی نگاہ صرف سامنے کی جانب مرکوز رہے۔ اور وہ اطراف میں ہونے والی غیر ضروری حرکات یا شور و غل سے متاثر نہ ہو۔ یہ ہی کھوپے 1947 سے ہماری قوم کی آنکھوں پر بھی چڑھائے جا رہے ہیں۔ تاہم فرق یہ ہے کہ گھوڑے کو منزل کی سمت میں لے جایا جاتا ہے، جبکہ ہمیں گمراہی کی دلدل میں دھکیلا جا رہا ہے۔ ہم اب

Read more

اردو ادب میں بائیو ٹیررازم کے موضوع کی غیر موجودگی

1۔ بائیو ٹیرر ازم ( حیاتیاتی دہشت گردی) یہ ایک سنگین اور خطرناک قسم کی دہشت گردی ہے جس میں خطرناک حیاتیاتی ایجنٹس (جراثیم، وائرس، بیکٹیریا، یا زہریلے مواد) کو استعمال کر کے انسانوں، جانوروں یا پودوں کو نقصان پہنچایا جاتا ہے، خوف و ہراس پھیلایا جاتا ہے، یا معاشی و سماجی نظام کو درہم برہم کیا جاتا ہے۔ گزشتہ برسوں میں انسانی سماج کووڈ جیسی بیماری سے برسرِ پیکار رہا جس سے وبائی امراض کی تباہ کن طاقت کا

Read more

برازیلین قصائی کا چترالی گاہک

ایک شخص جب دکان کھولتا ہے، اپنے گاہکوں کو متاثر کرنے کے لیے دکان کی آرائش کرتا ہے اور گاہکوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے مختلف اسکیمیں نکالتا ہے تاکہ کاروبار منافع بخش ہو، اور دکان کو بڑھانے کے لیے کوششیں کرتا ہے۔ اس سلسلے میں حکومتی ادارے بھی اس شہری کو مالی اور تکنیکی طور پر مدد فراہم کرتے ہیں عرب ممالک میں دنیا کے مختلف ممالک سے گوشت آتا ہے جن میں بھارت، پاکستان اور برازیل

Read more

راجہ گدھ کے کرداروں کا نفسیاتی تجزیہ

بانو قدسیہ کا ناول راجہ گدھ اُردو کے ان چند ناولوں میں سے ایک ہے جن پر تنقید بھی کی گئی اور اس کے ساتھ اُسے مقبولیت بھی حاصل ہوئی۔ لیکن اسے محدود معنوں میں لیا گیا۔ کہیں اسے رزق حلال و حرام کی بحث قرار دیا گیا تو کہیں اسے ناکام محبت کی داستان کے طور پر تسلیم کیا گیا۔ اس بات سے انکار بھی نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ دونوں موضوع اس میں موجود ہیں۔ لیکن اگر

Read more

باعلم شخص دنیا کی نظر میں مغرور

کیا علم واقعی انسان میں غرور اور تکبر پیدا کرتا ہے؟ یا یہ محض معاشرے میں مشہور مقولہ ہے کہ جو بھی شخص باعلم اور ڈگری یافتہ ہو گا وہ ضرور انا پرست، سخت گیر اور مغرور ہو گا۔ دنیا میں ہر شخص خواہ وہ باعلم ہو یا نہ ہو، ہنر مند ہو یا نہ ہو مرد ہو یا عورت اس کی شخصیت اور مزاج مختلف جذبات، احساسات، نظریات اور تصورات کا مجموعہ اور مظہر ہوتی ہے۔ ہر شخص کی

Read more

لفظوں کی موت

ویسے تو کہا جاتا ہے کہ ہر چیز کی ایک مدت مقرر ہوتی ہے اور اس کے بعد وہ فنا ہو جاتی ہے۔ مگر لفظ کی موت ایک ایسا المیہ ہے جس کے اثرات کا دائرہ کار وسیع ہے۔ لفظوں کی موت سے زبان بھی آہستہ آہستہ مرنے لگتی ہے۔ لیکن لفظوں کی موت کیسے واقع ہوتی ہے چلیں میں آپ کو ایک قصے سے سمجھاتی ہوں۔ ایک دن میں نے اپنے طالب علم کو اسلامیات کا سوال یاد کرنے

Read more

پاک فوج ریاست کا حصّہ یا ریاست؟

پاک بھارت جنگ میں فتح حاصل کرنے کے بعد آرمی چیف عاصم منیر ایوب خان کے بعد فیلڈ مارشل کا خطاب حاصل کرنے والے دوسرے آرمی چیف ہیں۔ جنگ کے بعد بلاشبہ پاک فوج نے اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کر لیا۔ جو کہانیاں 1965 کی جنگ کے متعلق ہم اپنے بزرگوں سے سنتے تھے اس کی ایک جھلک ایک مرتبہ پھر دیکھنے کو ملی۔ پاک فضائیہ کے جو کارنامے 65 کی جنگ میں سننے کو ملتے تھے آج پھر

Read more

چین، پاکستان اور افغانستان مذاکرات۔ ایک نئی راہ کی تلاش

حالیہ دنوں میں پاکستان افغانستان اور چین کے درمیان کئی بار مشاورتی بیٹھکیں ہو چکی ہیں اور کئی اہم معاملات پر اتفاق رائے بھی حاصل ہوا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ افغانستان کا جغرافیہ اسے خطے میں ایک اہم مقام دیتا ہے لیکن اس میں بھی کوئی شک نہیں ہے کہ اسی جغرافیے کی وجہ سے افغانستان کئی دہائیوں سے جنگ کی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے۔ موجودہ افغان عبوری حکومت کے اپنے قیام کے اعلان کے

Read more

فیلڈ مارشل عاصم منیر: حق بہ حق دار رسید

دنیا کی عسکری تاریخ میں کچھ عہدے ایسے ہوتے ہیں جو صرف طاقت، قابلیت اور قیادت کی اعلیٰ ترین علامت نہیں ہوتے، بلکہ ان کے ساتھ تاریخ، عزت اور عظمت جُڑی ہوتی ہے۔ ان میں سے ایک اہم ترین فوجی عہدہ ”فیلڈ مارشل“ کا ہے۔ ”فیلڈ مارشل“ ایک اعلیٰ ترین فوجی رینک ہے جو کسی ملک کی فوج میں غیرمعمولی خدمات، عسکری قیادت اور قومی دفاع میں بے مثال کردار ادا کرنے والوں کو دیا جاتا ہے۔ یہ تاحیات اعزاز

Read more

کیا صرف جنگیں جیتنا کافی ہے؟

چند روز قبل پاکستانی قوم نے ایک بار پھر اپنی فوج کی جرات و بہادری پر فخر کیا۔ ایک ایسا دشمن جس کی عسکری طاقت، معیشت اور عالمی پشت پناہی ہم سے کئی گنا زیادہ ہے، اسے منہ توڑ جواب دے کر پاکستانی افواج نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ یہ قوم نہ کمزور ہے، نہ بزدل، اور نہ ہی کسی بیرونی جارحیت کو خاموشی سے برداشت کرے گی۔ یہ بلاشبہ ایک بڑی فتح تھی، عسکری لحاظ سے، جذبے

Read more

دا کائٹ رنر: مطالعہ تجزیہ اور تبصرہ

  3۔ کائٹ رنر: خالد حسینی کا پرو امریکن اور پرو ویسٹرن ازم کائٹ رنر پڑھتے ہوئے مصنف کا بیانیہ واضح طور پر مغربی افکار اور نظریات سے متاثر محسوس ہوتا ہے۔ اس بنا پر ”دا کائٹ رنر“ کتاب کچھ حد تک مشکوک بھی ہو جاتی ہے کہ کیا یہ کسی ایجنڈے کے تحت کی گئی تصنیف ہے یا واقعی غیر جانبداری سے حقائق اور احساسات بیان کرنے کی کوشش کی گئی؟ کیا مصنف کوئی منطق اور ثبوت فراہم کر

Read more

آخر کب تک؟

اس سے بڑا المیہ اور کیا ہو سکتا ہے کہ پاکستان میں 22.8 ملین کی تعداد میں بچے سکول نہیں جا پاتے جن میں سے جن میں سے 12 ملین کی تعداد تو صرف بچیوں کی ہے۔ مگر اس کا ذمہ دار کون؟ افسوس ناک امر یہ ہے کہ امتحانی مراکز بھی خریدے اور بیچے جاتے ہیں۔ امتحان میں کامیابی کے لیے ناجائز ذرائع استعمال کیے جاتے ہیں۔ پاکستان کے شہروں اور دیہات میں یہ وبا اس قدر پھیل چکی

Read more

پاک بھارت تنازع کے تناظر میں، تاریخ، سیاست، دفاع اور قومی یکجہتی

حالیہ پاک۔ بھارت تنازع، جو مئی 2025 ء میں بھارت کے میزائل حملوں سے شروع ہوا، نے پاکستان کی عسکری طاقت اور قومی اتحاد کو عالمی سطح پر اجاگر کیا۔ بھارت نے آپریشن سندور کے نام سے 22 اپریل 2025 ء کو پہلگام حملے کے جواب میں شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، لیکن پاک فضائیہ اور فوج نے پانچ بھارتی لڑاکا طیاروں کو گرانے سمیت بھرپور جوابی کارروائی کی، جسے آپریشن بنیان مرصوص کا نام دیا گیا۔

Read more

صلیبیں اپنی اپنی، قسط نمبر 42 : تسکینِ تلاطم

”بہتیرے کہتے ہیں کہ کون ہم کو کچھ بھلا دکھائے گا؟ اَے خداوند! تُو اپنی رُوشنی ہمارے اُوپر ظاہر کر۔ تُو نے میرے دل میں وہ خوشی بخشی ہے جو اُن کو اُن کے اناج اور مَے کی فراوانی کے وقت حاصل ہوتی ہے۔ میں امن سے لیٹوں گا اور سو جاؤں گا، کیوں کہ، اَے خداوند، تُو ہی مجھے اکیلا، سلامتی سے بسنے دیتا ہے۔“ زبور 4 : 6۔ 8 ڈئیر شاہد، بھئی سب سے پہلے تو میں تمہارا

Read more

حق اور فرض میں فرق

انسانی معاشرہ حقوق اور فرائض کی بنیاد پر قائم ہے۔ معاشرے کے ہر فرد پر کچھ فرائض عائد ہوتے ہیں جن کی ادائیگی اس پر لازم ہوتی ہے۔ اسی طرح ہر فرد کچھ ایسی چیزوں کا مطالبہ کر سکتا ہے جن کے مانگنے کی اجازت اسے مذہب، اخلاقیات، قانون اور معاشرہ دیتا ہے۔ یہ تمام چیزیں اس فرد کا حق کہلاتی ہیں۔ ہمارے معاشرے میں ہر فرد حق اور فرض کی اصطلاحات استعمال کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ سوال یہ

Read more

جاننے اور پہچاننے کا وقت

حالیہ پاک بھارت کشیدگی نے دنیا کے سامنے کئی حقیقتیں آشکار کی ہیں۔ طاقت کے نشے میں کسی ملک کو کمزور سمجھ  کر اور اپنی صلاحیتوں کے زعم میں دوسرے کی صلاحیتوں کا غلط اندازہ لگانے پر آپ کی مہم جوئی کیسے آپ کے گلے پڑ سکتی ہے اس کا اندازہ دنیا نے لگا لیا ہے۔ کل تک آپ اپنے طور پر ایک غیر متنازعہ قوت تھے اور آج آپ کو اپنا آپ دکھا نے کے لئے پہلے سے زیادہ

Read more

فیلڈ مارشل کا عہدہ: جنرل عاصم منیر کی ترقی اور اس کے قومی و عسکری اثرات

حکومتِ پاکستان نے حال ہی میں ایک تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔ اس غیر معمولی پیشرفت کا اعلان وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے ذریعے کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں کیا گیا۔ اس اعلامیے کے مطابق جنرل عاصم منیر کو یہ

Read more

ہم بھارت سے نہیں جیت سکتے

پاک بھارت جنگ کی اصل کہانی یہ ہے۔ اس بار افواج پاکستان نے وطن عزیز کی محبت اور اسلام کی سربلندی کے نظریے کو فوقیت دیتے ہوئے بھارت کو سبق سکھانے کا حتمی فیصلہ کیا۔ جہاد کے حقیقی جذبے سے سرشار اور شوق شہادت کو پورا کرنے کی غرض سے بہادر پاکستانی فوجیوں اور مجاہدین نے بہت خفیہ تیاری کے بعد جس کی بھنک بھی بھارتی جاسوس ایجنسیوں کو نہیں پڑ سکی تھی، بھارت پر کشمیر کے راستے بھرپور حملہ

Read more

قرۃ العین حیدر کے ناول ”سیتا ہرن“ کا لسانیاتی جائزہ

قرۃ العین حیدر اردو ناول کی ایسی ادیبہ ہیں جنہوں نے زبان کے جمالیاتی، فکری اور تہذیبی امکانات کو ایک نیا اسلوب عطا کیا۔ ان کا ناول ”سیتا ہرن“ نہ صرف ایک تخلیقی بیانیہ ہے بلکہ زبان کی تہذیبی نفسیات، تاریخی لحن، اور علامتی اظہار کا بہترین مظہر ہے۔ زیرِ نظر مضمون میں ناول ”سیتا ہرن“ کا لسانیاتی تجزیہ کیا گیا ہے تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ قرۃ العین حیدر نے زبان کو محض اظہار کا ذریعہ نہیں بلکہ

Read more

انسانی خواہشات: ایک نہ ختم ہونے والا سفر

(غالب کے ایک شعر کی روشنی میں ایک فکری جائزہ) ”گو ہاتھ میں جنبش نہیں، آنکھوں میں تو دم ہے رہنے دو ابھی ساغر و مینا میرے آگے ”۔ غالب غالب کا یہ شہرہ آفاق شعر محض ایک کمزور جسم کے اندر موجود خواہش کا اظہار نہیں، بلکہ انسانی نفسیات کی ایک نہایت گہری تصویر ہے۔ اس میں زندگی، موت، لذت، اور خواہش کا وہ کھیل بیان کیا گیا ہے جو صدیوں سے انسان کے ساتھ چلتا آ رہا ہے۔

Read more

یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن ملازمین کے ساتھ ظلم و زیادتی

وطن عزیز میں طویل عرصہ سے ایک نرالی روایت قائم ہے، جس کے تحت ملک کے اقتصادی مسائل کی آڑ میں آئے روز معاشی نا انصافی کے شکار عوام پر اضافی بوجھ ڈال دیا جاتا ہے، جبکہ مراعات یافتہ طبقے کے اللے تللوں اور عیاشیاں کم کرنے کے بجائے، ان میں مزید اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ ایسی ہی نہ انصافی کا شکار پاکستان بھر سے یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کے ہزاروں ملازمین ہیں، جنھیں ارباب اختیار نے یک جنبش قلم

Read more

پانی بچائیں زندگی بچائیں

اللہ تعالیٰ نے انسان کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، جن میں سب سے قیمتی اور بنیادی نعمت پانی ہے۔ پانی نہ صرف انسانی زندگی کا لازمی جز ہے بلکہ پوری کائنات کی بقا کا دار و مدار اسی پر ہے۔ قرآن کریم میں فرمایا گیا ہے : ”اور ہم نے ہر جاندار چیز کو پانی سے پیدا کیا“ (الانبیاء: 30 ) ۔ یہ آیت اس حقیقت کو واضح کرتی ہے کہ پانی کے بغیر زندگی کا کوئی تصور

Read more

نیا علی گڑھ پبلک سکول مانگا منڈی

ہمارے بی ایڈ کے سالانہ امتحانات ہو چکے تھے لیکن میرے پراجیکٹ کا کام ابھی باقی تھا۔ اس وقت امتحانات میں معروضی سوالات کی ابتدا ہو رہی تھی اور میں نے اسی سلسلے میں قواعد و ضوابط کے مطابق معروضی سوالات تیار کرنا تھے۔ اس لیے امتحانات کے بعد ہوسٹل کے اکثر و بیشتر مکین تو اپنے اپنے گھروں کو کوچ کر گئے لیکن مجھے اپنے پراجیکٹ کی تکمیل تک یہیں ٹھہرنا تھا۔ ابھی دو تین دن ہی گزرے تھے

Read more

دا کائٹ رنر موضوعاتی مطالعہ : پاکستان کی نمائندگی میں غیر علانیہ تعصب کی جھلکیاں (حصہ اول)

  1۔ تعارف اور کہانی کا مختصر خلاصہ دا کائٹ رنر (The Kite Runner)  اس صدی کا مشہور انگریزی ناول ہے جسے افغان نژاد امریکی مصنف خالد حسینی نے تحریر کیا۔ یہ ان کا ڈیبیو ناول تھا جو 2003 میں شائع ہوا اور فوری طور پر عالمی شہرت حاصل کر گیا۔ ناول افغانستان کے سیاسی اتار چڑھاؤ، سماجی عدم مساوات، دوستی، غداری، ندامت اور کفارے جیسے موضوعات کو بیان کرنے کی کوشش ہے۔ یہ کہانی کابل کی پرانی خوبصورتی سے

Read more

پاک انڈیا تنازع۔ بین الاقوامی منظر نامہ بدل سکتا ہے

پہلگام واقعہ کے تناظر میں لڑی جانے والی پاک بھارت جنگ جنوبی ایشیا اور دنیا کے منظر نامہ میں ممکنہ طور پر کچھ اہم تبدیلیاں لا سکتی ہے۔ تاہم یہ دیکھنا ہو گا کہ آنے والے دنوں میں ڈپلومیسی کے میدان میں امریکا، برطانیہ، یورپی یونین ’یو این او‘ چین ’روس اور دیگر اہم ممالک اس سلسلے میں کیا  کردار ادا کرتے ہیں۔ اور بھارت مذاکرات کے حوالے سے دنیا کے ممکنہ دباؤ کو کسں طرح سے لیتا ہے۔ اس

Read more

ابھرتا ہوا ستارہ

ہم نے آندھی میں چراغوں کو جلائے رکھا اور بہر طور چراغوں کی حفاظت کی ہے جب کبھی ظلم ہوا ہے کہیں انسانوں پر ہم نے ہر ظلم کی پرزور مذمت کی ہے آج کی تحریر اس ابھرتے ہوئے ستارے کے نام جس کا عقیدہ، مذہب، عشق اور جنوں صرف اور صرف انسانیت ہے۔ جس کا جذبہ اس کی شاعری اور لگن اس کا کام ہے۔ وہ کوئی بھی کام کرتا ہے پوری ایمانداری اور دل کی لگن کے ساتھ

Read more

مثالی ٹیچر کی پہچان

میں اکثر سوچتا ہوں کہ کہ میں کیوں سوچتا ہوں، میں لوگوں سے ملتا ہوں، جانتا ہوں، مجھے گفتگو کرنے کا شوق ہے، میں اجنبیوں سے بھی گفتگو کرتا ہوں، مجھے نئے لوگوں سے ملنا بھی پسند ہے اور میں پہل بھی کرتا ہوں، لیکن کبھی کبھار اندر سے آواز آتی ہے کہ شاید یہ بہتر نہیں ہے، یا شاید گفتگو کرنا ہی نہیں چاہیے بہرحال مجھے یہ آواز مسلسل یاد دہانی کرواتی ہے کہ اپنا سکون اپنے اندر ہی

Read more

وہ پاکستانی جس نے آزادی کی جدوجہد اور تعلیم کو عام کرنے کے جرم میں 33 سال جیلوں میں گزارے

باچا خان ایک غدار یا عوام دوست؟ لڑکپن سے ہی میں ان کے بارے میں بہت سی منفی باتیں پڑھتا یا سنتا رہا ہوں۔ لیکن کافی عرصہ پہلے میں نے یہ طے کر لیا تھا کہ جو کچھ بھی سنوں یا پڑھوں، اسے سو فیصد سچ اور حقیقت تسلیم نہ کروں، بلکہ اس میں شک کی گنجائش رکھوں اور خود اس پر تحقیق کروں۔ باچا خان کے بارے میں سچ کی تلاش میری مسلسل کوشش تھی کہ اتفاقاً الجزیرہ چینل

Read more

تعاون کے منکر، تبدیلی کے دشمن

ہم ایک ایسے معاشرے میں جی رہے ہیں جہاں ہر شخص تبدیلی کی بات تو کرتا ہے، لیکن جب وقت آتا ہے کسی اجتماعی مقصد میں عملی تعاون کا، تو اکثریت یا تو خاموش ہو جاتی ہے یا راہِ فرار اختیار کرتی ہے۔ یہ خاموشی کبھی محض لاپروائی نہیں ہوتی، بلکہ اکثر دانستہ بے حسی ہوتی ہے۔ وہی بے حسی جو کسی اور کے دکھ میں شریک ہونے سے روکتی ہے، کیونکہ اُس میں ذاتی فائدہ شامل نہیں ہوتا۔ ایسا

Read more

حرکت کا سائنسی تصور ( 15 )

ورنر ہائزنبرگ (متوفی 1976 ء) جرمنی میں پیدا ہوا اور میونخ یونیورسٹی میں سومرفیلڈ کا شاگرد تھا۔ عالم شباب میں اس نے افلاطون کی کتاب ٹیمئیس کا مطالعہ کیا جس سے وہ شدید متاثر تھا۔ افلاطون کے ہاں دنیا کے تمام مظاہر کو سمجھنے کے لئے مخصوص جیومیٹری رکھنے والے چند اجسام کافی تھے جن کی مختلف سمٹریز کو استعمال میں لا کر متعدد اشیاء کی وضاحت کی جا سکتی تھی۔ افلاطون کا ریاضیاتی، یا زیادہ درست کہیں تو ہندسی

Read more

نوزائیدہ بچّوں کے مسائل: دودھ اور غذا کا استعمال

دنیا کی کوئی مخلوق ایسی نہیں ہے جسے پیدا ہوتے ہی خوراک کی ضرورت نہ پڑتی ہو۔ پیدا ہوتے ہی ہر مخلوق کو اپنے لئے خوراک تلاش کرنی پڑتی ہے سوائے دودھ پلانے والے جانوروں کے۔ یہ قدرت کا ایک انتظام ہے کہ بچّے کی پیدائش سے پہلے ہی اس کے لئے اس کی ماں کے پاس دودھ موجود ہوتا ہے جو اس کی غذائی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ اس کے بچّے کو اپنی خوراک کے لئے کہیں جانے

Read more

اب بیری کے درختوں پر پتھر کیوں نہیں آتے؟

مشہور کہاوت ہے کہ جس گھر میں بیری ہو وہاں پتھر تو ضرور آتے ہیں۔ یہ فقرہ عموماً تو ہر اس گھر کے لیے بولا جاتا ہے جس گھر میں کوئی بھی پھل دار درخت لگا ہو کیونکہ بچے درخت پر لگے پھل کبھی برداشت نہیں کرتے تھے اور پتھر مار کر توڑنا چاہتے تھے۔ خصوصاً یہ اس وقت بھی بولتے ہیں جب لڑکی کی شادی کے لیے پیام جگہ جگہ سے آئیں۔ ایک زمانہ تھا جب گھر کچے ہوتے

Read more

پاکستان یوتھ لیگ والنٹیر فورم کا آنکھوں دیکھا حال

  تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ تنظیموں نے معاشرے کی زبوں حالی کی نبض دیکھ کر انسانیت کے درد کو محسوس کیا ہے۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا  کہ بات مشرق کی ہو یا مغرب کی۔ سبھی انسانوں کے اندر ایک جیسا جسم، اعضاء اور اخلاقی اقدار موجود ہیں۔ اگرچہ ہمارے نظریات اور عقائد تو فرق فرق ہو سکتے ہیں۔ لیکن انسانیت کا ایک ہی پہاڑا ہے جو  ہر براعظم کے اندر پڑھا جاتا ہے۔ اسے

Read more

نیا پاکستان: ایسی چنگاری بھی یارب اپنے خاکستر میں تھی

جنوبی ایشیا کی صف بندی الٹ گئی۔ اب ایک نیا جنوبی ایشیا اور ایک نیا پاکستان ہے۔ چند گھنٹوں میں اللہ نے ایسا کرم کیا کہ ساری عمر اس کا شکر ادا کرتے گزر جائے تو کم ہے، ”فبای الاءربکما تکزبان“ تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔ پاکستان کی افواج نے جس طرح دشمن پر وار کیا، اس نے جنگوں کے مروجہ نصاب بدل ڈالے۔ وار کورسز میں اب پاکستان کا جوابی نصاب بھی پڑھایا

Read more

مستقبل کی تیاری، آج کی ذمے داری

ایک قابل اعتماد ادارے کے اعداد و شمار نے جیسے الارم کی گھنٹیاں بجا دی ہیں۔ مشاہدے میں آیا ہے کہ اولڈ ہاؤسز کی ضروریات میں اضافہ ہو رہا ہے، تاہم ہم اب بھی اس خیال کے زبردست حامی ہیں کہ بزرگ ہمارے لیے سایۂ رحمت ہوا کرتے ہیں۔ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جنوبی ایشیائی معیشتوں میں آبادی میں اضافے کی شرح دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے، جہاں 64 فیصد آبادی کی عمر 15 سے

Read more

سچ کی مہر

دن ڈھل چکا تھا، مگر لائبریری کی روشنی ابھی مدھم نہ ہوئی تھی۔ شیشوں سے چھن کر آتی شام کی کرنیں کتابوں کے سرخ، نیلے اور سنہری جلدوں پر پڑ کر علم کے ان دیکھے خزانوں کو جگمگا رہی تھیں۔ احمد خاموشی سے باہر نکلا۔ ہاتھ میں وہی رپورٹ تھی۔ جس پر سچ کی مہر ثبت تھی۔ قدم پُرعزم تھے، مگر نگاہوں میں ایک صدیوں پرانا سوال تیر رہا تھا: ”کیا ہم سچ کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں؟“

Read more

جنگ کھیڈ نی ہوندی زنانیاں دی

1965 کی جنگ میں ڈاکٹر رشید انور کے ترانے ”جنگ کھیڈ نہیں ہوندی زنانیاں دی“ نے بڑی شہرت حاصل کی یہ ترانہ سالہا سال زبان زد عام تھا جب بھی پاکستان کو بھارتی جارحیت کا سامنا کرنا پڑتا یہ ترانہ لوگوں کی زبان پر آ جاتا۔ 60 سال گزرنے کے بعد بھی یہ ترانہ پاکستان کے عوام کو یاد ہے جب 6 مئی سے 10 مئی کے درمیان ہونے والی دنیا کی مختصر لیکن خوفناک فضائی جنگ میں پاکستان نے

Read more

کمپنیوں کو خاموشی سے تباہ کرنے والے افراد

  بعض لوگ اپنی شخصیت کے اعتبار سے بہت شائستہ، خوش اخلاق، مہذب اور باصلاحیت نظر آتے ہیں۔ اُن کی گفتگو میں اثر ہوتا ہے، شخصیت انتہائی باوقار اور انداز ایسا کہ کوئی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ وہ ادارے میں سب سے پہلے آتے ہیں اور سب سے زیادہ وقت دیتے ہیں، ہر معاملہ میں بہت اہم رائے رکھتے ہیں جس سے ٹاپ مینیجمنٹ اُن کو ہر شعبہ کے حوالے سے شاملِ مشورہ رکھتے ہیں، ہر بات پر

Read more

غذائی تحفظ: عالمی چیلنجز اور حل

دنیا بھر میں غذائی تحفظ کا مسئلہ روز بروز سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ غذائی قلت اور عدم تحفظ سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر کوششیں جاری ہیں، لیکن 2024 تک کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ہم ابھی بھی بہت پیچھے ہیں۔ 16 مئی کو جاری کردہ 2025 کی گلوبل فوڈ کرائسس رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے 53 ممالک اور خطوں میں 295 ملین افراد کو 2024 میں شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑا

Read more

عبداللہ حسین کے ناولوں میں انسانی استحصال کی پیش کش

انسانی استحصال ایک ایسا عمل ہے جو صدیوں سے چلا آ رہا ہے۔ اور یہ طوفانِ نوح کہیں تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ یہ ایک ایسی چکی ہے جو ہمیشہ سے چلتی آ رہی ہے اور انسان اس میں پستا  آ رہا ہے۔ کیونکہ اسے چلانے والے طاقتور اور پسنے والے مظلوم ہیں۔ کئی انسانی زندگیوں کے چراغ اس استحصال نے گُل کر دیے۔ اور وہ اپنی ناآسودہ خواہشات کو دامن گیر کیے چل بسے۔ بہت سے ادیبوں نے

Read more

آیا تھا چند روز کو مہمان کی طرح: سیر بخارا

مٹی لپے ہوٹل سے نکلے تو صبح کا پہلا پڑاؤ لب حوض سکوائر تھا جہاں اک صدیوں پرانا تالاب تھا جس میں نہر کے ذریعے زرفشاں دریا سے پانی آتا تھا اور لوگ اپنے مشکیزے بھرا کرتے تھے۔ روایت ہے کہ یہاں صدیوں پہلے آتش پرستوں کا مندر تھا۔ چنگیز خان آیا اور مندر ڈھایا پھر تیمور نے شہر تباہ کیا اور رہی سہی کسر 1920 میں روسیوں کی بمباری نے پوری کردی مگر کچھ بخارا ڈھیٹ ہے اور کچھ

Read more

ہمارا عمل ہمارے الفاظ سے زیادہ گونج دار ہونا چاہیے

خاموشی بہترین عمل ہے۔ احادیث سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ خاموشی اسلام میں ایک پسندیدہ اور حکمت سے بھرپور صفت ہے۔ خاموشی ہمیں بہت ساری برائیوں اور فسادات سے بچا لیتی ہے۔ خاموش رہنے کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ ہم کم زور ہیں یا ہمیں جواب دینا نہیں آتا یا ہم ہار گئے ہیں بلکہ اس کا مطلب ہے کہ ہم سمجھدار ہیں اور وقت آنے پر اپنا بھرپور جواب اپنے عمل سے دیں گے۔ جو

Read more

پرما کی اٹھارہویں سالگِرہ پہ فینی کے محبت بھرے خطوط (سلسلہ وار 16 )

  ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا گھر ہو وہ اسے سجائے سنوارے اور اس میں خوش رہے۔ مکان کو گھر بنانا اصل بات ہے مکان گھر اس وقت بنتا ہے جب وہاں رہنے والے ایک دوسرے کے ساتھ مخلص ہوں ایک دوسرے کی فکر کرتے ہوں اور ہر خوشی اور غمی میں ساتھ کھڑے رہیں۔ چھوٹی چھوٹی باتوں میں خوشی تلاش کرنا ایک دوسرے کے ساتھ مل کر آگے بڑھنا ایک دوسرے کا خیال رکھنا۔ کسی

Read more

درد باقی ہے دشمن کا بھی میرا بھی

  دو ماہ سے گردن میں تکلیف تھی۔ فرق خاک پڑتا، ایک مجھے یہ بیماری بھی تو ہے کہ ذرا آرام محسوس کروں تو دوائی چھوڑ دیتی ہوں۔ عید کے بعد گردن میں مسلسل تکلیف تھی۔ اوپر سے نند کے بیٹے کی شادی۔ اب تکلیف جائے بھاڑ میں، شادی کی تیاری تو بھرپور ہونی چاہیے۔ ساس نے کہا سیالکوٹ جا  رہی ہو تو ڈاکٹر کو دکھا کر آنا۔ گھر واپسی پہ انھوں نے پوچھا کیا کہا ڈاکٹر نے۔ کہا اب

Read more

نابالغ شہریوں کے لیے قانون

آج ایسے قانون کا ذکر کرتے ہیں جو ان افراد کے متعلق ہے جن کی عمر 18 سال سے کم ہے۔ پاکستانی قانون میں ایسے افراد کے لیے علیحدہ سے قانون سازی کے بعد ایک ایکٹ بنایا گیا ہے جسے Juvenile Justice System Act 2018 کا نام دیا گیا ہے۔ اس سے قبل سن 2000 میں Juvenile Justice System Ordinance بنایا گیا تھا جسے بعد میں منسوخ کر کے متذکرہ بالا ایکٹ بنایا گیا۔ اب بات کرتے ہیں کہ وہ

Read more

اردو ادب کے معروف محقق

اردو ادب کے معروف محقق، نقاد، فکشن نگار اور شاعر شمس الرحمٰن فاروقی اُردو ادب میں اپنی پہچان آپ ہیں۔ ان کی تخلیقات کی بات کی جائے تو بیک وقت شاعری، لغت نویسی، فکشن، تنقید اور ترجمہ جیسے کئی فنوں پر ان کی کئی کتب ملتی ہیں جن میں اُردو ادب کا معروف ناول ”کئی چاند تھے سرِ آسماں“ مختصر ناول ”قبض زماں“ اور ایک افسانوی مجموعہ ”سوار اور دوسرے افسانے“ شامل ہیں۔ تنقید کے میدان میں ان کا سب

Read more

تین عظیم فلسفی خواتین

فلسفے کے نام سے کون روشناس نہیں یہ ایسا علم ہے جو اشیا کو منطقی طور پر سوچنا سیکھنا اور نئے زاویوں سے دنیا کی پہچان کا درس دیتا ہے کوئی بھی علم فلسفے کی دسترس سے باہر نہیں تمام علوم کی شاخیں اسی سے پھوٹتی ہیں۔ یونان نے عظیم فلسفیوں کو جنم دیا ہے ارسطو سقراط، افلاطون وغیرہ جن کا ذکر آج بھی فلسفے جیسے علوم کو سمجھنے کے لیے بہت ضروری ہے فلسفے جیسے علوم کو سمجھنے کے

Read more

17 مئی بلند فشار خون سے آگہی کا عالمی دن

بلند فشار خون کو خاموش انسانی قاتل کا نام دیا گیا ہے۔ اس کا سادہ سا مطلب یہ ہے کہ انسانی جسم کے خون کے دباؤ کا مختلف وجوہات کے باعث بڑھ جانا۔ اس زیادہ یا بلند فشار خون کے انسانی جسم پر بہت مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ 2005 سے ہر سال 17 مئی کو عالمی ادارہ صحت کے زیر اہتمام بلند فشار خون یا ہائپر ٹینشن کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد

Read more

جنگی حالات کے اسباب اور ان کا حقیقی حل

کسی بھی پیچیدہ مسئلے کو سمجھنے کے لئے آپ کو گہرائی میں جانا پڑتا ہے۔ یہ جو اس وقت ہمارے ملک کے حالات ہیں انھیں سمجھنے کے لئے عالمی صورتحال اور تاریخ کو سامنے رکھیں۔ پھر شاید کوئی بات کا سرا پکڑا جا سکے۔ یہ میری ذاتی رائے ہے جس سے متفق ہونا آپ کا بالکل ضروری نہیں۔ یہ ایک تجزیہ ہے۔ امریکہ میں اس بار الیکشن میں جس نعرے کو جیت ملی وہ تھا *سب سے پہلے امریکہ*۔ اس

Read more

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ

امریکہ اور سعودی عرب نے 15 مئی 2025 کو اربوں ڈالر کے ایک تاریخی اقتصادی اور فوجی امدادی پیکج پر دستخط کیے۔ 600 ارب ڈالر سے زیادہ کے اس معاہدے میں دفاع، توانائی، انفراسٹرکچر اور مصنوعی ذہانت جیسے شعبوں میں تعاون شامل ہے۔ امریکہ نے اسے ’تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ‘ قرار دیا ہے۔ معاہدہ پانچ اہم نکات پر مشتمل ہے۔ •سعودی عرب کی فضائی اور خلائی صلاحیتوں کی مضبوطی۔ •میزائل دفاعی نظام• میری ٹائم اور کوسٹل سکیورٹی۔

Read more

سچ، غلطی اور فریب: اطلاعات کی جنگ

اطلاعات سے مراد وہ خبریں یا پیغامات ہیں جو حقیقت پر مبنی ہوں۔ ایسی معلومات جو درست، مکمل اور قابلِ بھروسا ہوں انہیں اطلاعات کہا جاتا ہے۔ ہم روزمرہ زندگی میں خبریں، کتابیں، انٹرنیٹ اور دوسرے ذرائع سے معلومات حاصل کرتے ہیں۔ درست معلومات فرد اور معاشرے کو صحیح فیصلے لینے میں مدد دیتی ہیں اور ترقی کی راہ ہموار کرتی ہیں۔ دوسری طرف غلط اطلاعات وہ ہوتی ہیں جو حقیقت پر مبنی نہیں ہوتیں لیکن دینے والا شخص انہیں

Read more

لاطینی امریکہ مختصر تاریخ

لاطینی امریکہ سے مراد ریاست متحدہ امریکہ کے جنوب کا خطہ ہے جہاں لاطینی زبانیں ( اسپینی، پرتگالی اور فرانسیسی ) بولی جاتی ہیں۔ یہ خطہ میکسیکو، وسطی امریکہ، جنوبی امریکہ کے علاوہ بحیرہ کربئین کے بیشتر جزائر پر مشتمل ہے جبکہ خطے کے انگریزی اور ڈچ بولنے والے چند ممالک (سورینام، گیانا، فاک لینڈ کا جزیرہ، جمیکا، ٹوباگو اور بیلیز وغیرہ) عموماً لاطینی امریکہ میں شمار نہیں کیے جاتے ہیں اس خطے میں انسانی آبادی اور تہذیب و تمدن

Read more

نیت اور نالج کے باوجود بے عملی کیوں؟ خواب حقیقت کیوں نہیں بنتے؟

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ لوگ بڑے شوق اور جوش سے کسی کام کے بارے میں سوچتے ہیں، منصوبے بناتے ہیں، آئیڈیاز جمع کرتے ہیں، اور یہاں تک کہ ان پر ریسرچ بھی کرتے ہیں، لیکن وقت گزرنے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ وہ سب کچھ صرف کاغذوں اور دماغ میں ہی محدود رہا۔ جب وہی خیال کسی اور کے ذریعے حقیقت کا روپ دھار لیتا ہے، کوئی نیا برانڈ مارکیٹ میں آ جاتا ہے یا کوئی کاروبار کامیابی

Read more

یومِ تشکر: قومی یکجہتی کا وقت

گزشتہ روز یعنی جمعہ کے دن پوری قوم نے یومِ تشکر منایا اور اللہ رب العزت کا شکر ادا کیا کہ اس نے ہمارے بازوؤں میں اتنی قوت و طاقت رکھی ہے کہ ہم نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ ایک جانب تو مودی سرکار اپنی بری طرح ناکامی کی وجہ سے امریکی سہارا لے کر فی الحال پاکستان کے معاملے پر سیز فائر کروا چکی ہے مگر دوسری طرف وہ کسی اور موقع کی تاک لگائے بیٹھے

Read more

یونی لو وائرس ( 2 )

ایک عرصہ سوچنے کے بعد فیصلہ ہوا کہ کسی سمجھدار شخص کو کیوں نہ دیکھا جائے۔ اگر وہ صرف لڑکی ہوتی تو بات ہضم بھی ہو جاتی، لیکن اس کا دلکش اور خوبصورت ہونا کچھ زیادہ ہی ناقابلِ ہضم تھا۔ دوسری بات یہ تھی کہ ہم تو ہر دوسری لڑکی کو دیکھتے ہی دیکھتے تھے اور ہر ایک پر دل بھی آ جاتا تھا۔ ”نظریں سلطانی ہوتی ہیں جو کہیں بھی جا سکتی ہیں اور دل شاہ جہاں جو کسی

Read more

ہماری پوسٹ، ہماری پہچان

حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان نے ایک بار پھر جرات مندانہ اور پروفیشنل انداز میں اپنے موقف اور دفاعی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ افواجِ پاکستان نے دشمن کے ہر جھوٹ کا نہ صرف موثر جواب دیا بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے بیانیے کو مضبوطی سے پیش کیا۔ یہ صرف ایک عسکری کامیابی نہیں تھی، بلکہ سفارتی اور نفسیاتی میدان میں بھی پاکستان کا پلڑا بھاری رہا۔ قوم نے جس اتحاد اور حوصلے کا مظاہرہ کیا، وہ

Read more

کیا یہ بہترین پیرنٹنگ ہے؟ (حصہ دوم)

میں اب کالج میں جانے والا تھا، مجھے پرائیویٹ کالج میں جانا تھا کیونکہ میں نے سرکاری جامعات میں اساتذہ کا طالب علموں سے رویہ بہت تحقیر آمیز دیکھا تھا۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون: والدین اور اساتذہ کی طرف سے رہنمائی کا فقدان پہلے تو پاپا نے کہا کہ ہاں میں کسی نجی کالج میں داخلہ کروا دوں گا  لیکن ہمارے کاروبار کے حالات بہت خراب چل رہے تھے اور یہ بات میرے نانا، ماموں کو بھی پتا تھی تو میرے

Read more

ماحولیاتی بحران اور پاکستان کا مستقبل

دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی ایک ایسا سنگین مسئلہ بن چکی ہے جس نے انسانی زندگی کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے۔ یہ تبدیلی محض درجہ حرارت میں اضافہ تک محدود نہیں بلکہ اس کے اثرات زراعت، پانی کی دستیابی، انسانی صحت، معیشت اور قومی سلامتی تک پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک ان اثرات کا سب سے زیادہ شکار ہیں حالانکہ ان کا عالمی کاربن کے اخراج میں حصہ بہت کم ہے۔ قدرتی وسائل پر انحصار

Read more

تعلیم ترقی کی بنیاد اور اسکردو میں معیاری اداروں کی سنگین کمی

تعلیم کسی بھی معاشرے کی بنیاد، ترقی کی کنجی، اور فکری ارتقا کا پہلا زینہ ہے۔ وہ معاشرے جنہوں نے تعلیم کی قدر کو پہچان لیا، آج دنیا میں علمی، سائنسی، تہذیبی اور اقتصادی میدانوں میں ممتاز مقام حاصل کر چکے ہیں۔ علم وہ روشنی ہے جو انسان کو اندھیروں سے نکال کر شعور، فہم، تحقیق اور تخلیق کی راہوں پر گامزن کرتی ہے۔ یہی سبب ہے کہ تعلیمی ترقی کے بغیر کسی بھی معاشرے کی پائیدار اور حقیقی ترقی

Read more

شکریہ مودی جی

6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے تمام عالمی قوانین اور اخلاقیات کو روندتے ہوئے پاکستان پر کھلی جارحیت کا ارتکاب کیا، جس میں اسے منہ کی کھانی پڑی، ابتدائی گھنٹوں میں پاکستان ائرفورس کے شاہینوں نے بھارت کے فرانسیسی ساختہ جدید ترین رافال سمیت پانچ جنگی طیارے اور ایک ڈرون گرا کر اسے ہزیمت سے دوچار کر دیا۔ اگلے تین دن پاکستان نے بھارت کو کشیدگی کی سیڑھی کنٹرول نہ کرنے دی، اور ہر مرتبہ اینٹ کا

Read more

ملکہ جوار خاتون: تاریخ گلگت کی ایک ناقابل فراموش حکمران

  گلگت بلتستان کے تاریخ ساز حکمرانوں میں شری بدت، علی شیر خان انچن، گوہر امان، عذر خان، صفدر خان، کے بعد اگر کسی حکمران کو لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں تو ان میں ایک بہترین خاتون حکمران ملکہ جوار کا نام سرفہرست ہے۔ ملکہ جوار خاتون کو مقامی لوگ جنگ کی وجہ سے نہیں بلکہ امن اور ترقی کی وجہ سے یاد کرتے ہیں اور ان کی خدمات کو پورے دل سے سراہتے ہیں۔ ملکہ جوار گلگت بلتستان

Read more

ناکامی، کامیابی کا پہلا قدم: جب بدترین نتائج بہترین راستہ دکھاتے ہیں

  زندگی میں ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ وہ بہترین مقام حاصل کرے۔ والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچے کلاس میں اول آئیں، ادارے چاہتے ہیں کہ ان کے ورکرز سب سے زیادہ نتائج دیں اور نوجوان چاہتے ہیں کہ وہ کیریئر میں سب سے آگے ہوں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ کامیابی ہمیشہ سب کو نہیں ملتی اور نہ ہی ہر نتیجہ بہترین ہوتا ہے۔ زندگی کی راہیں اکثر بہترین اور بدترین کے درمیان کسی درمیانی مقام

Read more

حرکت کا سائنسی تصور ( 14 )

  1909 ء میں آئن سٹائن نے سالزبرگ میں ہونے والی ایک کانفرنس میں ایک با اثر مقالہ پیش کیا جس میں اس نے روشنی کے کوانٹا کی حقیقت اور توانائی کے بطور لہر و ذرہ دوہرے کردار کو قبول کرنے کی ضرورت پر بحث کی۔ سالزبرگ میں پلانک اور آئن سٹائن کے مابین کوانٹم نظریے کو لے کر کافی دلچسپ بحث ہوئی کیونکہ پلانک، روشنی پر میکسویل کے کلاسیکی نظریہ کا قائل تھا۔ ولندیزی ماہر طبیعیات نیلز بوہر (متوفٰی

Read more

اک آگ سی ہے سینے کے اندر لگی ہوئی

  بات کچھ بھی نہیں تھی۔ ہم اس محلے میں نئے نئے آئے تو وہ لوگ بھی نئے نئے ہی آئے تھے۔ وہ ایک پتلی سی لمبی سی لڑکی تھی۔ پھولوں جیسی، نازک سی۔ دکان کے سامنے سے گزرتے ہوئے مجھ پر ایک اُچٹتی ہوئی نگاہ ڈالتی اور چلی جاتی۔ بات تو معمولی ہی تھی اور قابل غور بھی نہیں تھی۔ میں عموماً ابا کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آ کر محلے کی دکان پر رکھے بینچ پر آ کر

Read more

ملتان کو شناور کی آنکھ سے دیکھو

  شناور اسحاق کی کتاب ”صحبت آدمی مبارک ہو“ میں جس محبت سے ملتان اور اپنے آبائی علاقہ گوجرانوالہ کے گلی کوچوں سے لے کر ادبی بیٹھکوں و شخصیات کا احوال ملتا ہے، یہ تذکرہ ایسا گہرا نقش مرتب کرتا ہے کہ ہم اس کے سحر سے چاہتے ہوئے بھی رہائی نہیں پا سکتے۔ جب نوے کی دہائی کے وسط میں شناور اسحاق سے میری پہلی ملاقات ہوئی، اور پھر اس کے بعد کچھ عرصہ تسلسل سے اور بعد میں

Read more

انڈیا، پاکستان موجودہ تنازعہ اور مضمرات

دو جوہری طاقتوں انڈیا اور پاکستان کے درمیان 4 مئی تا 10 مئی کے دوران تنازعے نے جو شکل اختیار کی وہ میڈیا نے دکھا دیا۔ جس میں جوہری جنگ کی طرف بڑھنے کے خطرات بھی سر پر منڈلا رہے تھے۔ ایسے میں چند ممالک نے سفارتی سطح پر اس تنازعے کو روکنے میں اپنا اپنا کردار ادا کیا لیکن آخر کار امریکہ نے دونوں ممالک کو سیز فائر کرانے میں اپنا رول ادا کیا۔ جس کے مثبت نتائج سامنے

Read more

کیا تھوک پھینکنا باعثِ رحمت ہے؟

کتنی عجیب بات ہے نا؟ کہ ”تھوک پھینکنا رحمت“ ہے۔ دنیا بھر کے مختلف قبائل اور ثقافتوں میں کچھ ایسی رسمیں پائی جاتی ہیں جو دوسروں کو عجیب لگ سکتی ہیں۔ لیکن ان کے اپنے معاشرے میں وہ انتہائی مقدس اور معنی خیز ہوتی ہیں۔ ”ماسائی قبیلہ“ (جو کینیا اور تنزانیہ میں آباد ہے ) ایک ایسی ہی دلچسپ رسم رکھتا ہے۔ ”تھوک پھینکنا“ ۔ جہاں ہمارے ہاں تھوک کو گھٹیا اور گندا سمجھا جاتا ہے، وہیں ماسائی اسے ”برکت“

Read more

پرما کی اٹھارہویں سالگِرہ پہ فینی کے محبت بھرے خطوط (سلسلہ وار 15 )

بہت خوش نصیبی کی بات ہوتی ہے کہ آپ کو چاہنے والے موجود ہوں جو آپ کی خوشی میں خوش ہوں اور آپ کی تکلیف پہ دکھی۔ پرما تمہیں اور سحینا کو دیکھ کر دل شاد ہوتا ہے کس طرح تم دونوں ایک دوسرے سے پیار کرتی ہو اور ایک دوسرے کے لئے سوچتی ہو۔ سحینا کی پیدائش سے مجھے ایک دوست اور بہن دونوں مل گئے تھے۔ ہم دونوں ہمیشہ سے ایک دوسرے کے بہت قریب تھے۔ ہر بات

Read more

نئے جنگی حربوں میں ٹیکنالوجی، بیانیہ اور حکمت کا امتزاج

دنیا کی تاریخ میں کچھ خطے ایسے ہوتے ہیں جو صرف جغرافیہ نہیں، ایک مسلسل سانحہ ہوتے ہیں۔ جن کا ہر منظر، ہر موڑ ایک نئے المیے کو جنم دیتا ہے۔ جنوبی ایشیا ان میں سے ایک ہے۔ یہاں جنگیں صرف بارودی نہیں ہوتیں، یہ انسان کی فکری کم مائیگی، سفارتی ناکامی اور تاریخ سے سبق نہ سیکھنے کی بدنصیبی کا استعارہ بن جاتی ہیں۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کوئی پہلی بار نہیں، لیکن اس بار جنگ نے ایک نیا

Read more

یوم مادر کی مناسبت سے ماں کے محبت بھرے الفاظ میں گندھی ہوئی تحریر

ماں کولی، بے بے کولی، ماں صدقے جائے، بسم اللہ کراں بیبا بچہ، یہ وہ محبت بھرے الفاظ تھے جو ہماری مائیں ہمیں بچپن میں پیار سے کہتی تھیں۔ صبح سویرے اٹھانے کا انداز ہی بڑا پیارا ہوتا تھا۔ علی الصبح اٹھ جاتیں تھیں، حوائج ضروریہ اور گھر کے ضروری کاموں سے فارغ ہو کر، بچوں کو نماز اور قرآن شریف پڑھنے کے لیے اٹھاتیں۔ سرہانے آ کر بیٹھ جاتیں، سر کے بالوں میں اپنی انگلیاں پھیر کر سہلاتیں اور

Read more

مومن فقط احکام الہی کا ہے پابند۔

ہمارے ابا جی نے دوسری جنگ عظیم سے لے کر آزادی کشمیر اور دفاع پاکستان 1965 ء پھر مشرقی پاکستان تک کی تمام جنگوں میں ناصرف حصہ لیا بلکہ بے شمار جنگی اعزازت بھی حاصل کیے۔ ان کی بہادری کے اعتراف میں انہیں پاکستان آرمی میں کمیشن دیا گیا وہ فرسٹ اوٹی ایس منگلا کے ذریعے کمیشن حاصل کرنے والے پہلے افسر تھے۔ انہیں آزاد کشمیر رجمنٹ کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ جیسور کے محاذ پر زخمی ہو

Read more

صلیبیں اپنی اپنی، قسط نمبر 41 : تذبذب

” تو مت ڈر کیونکہ میں تیرے ساتھ ہوں۔ ہراساں نہ ہو کیونکہ میں تیرا خدا ہوں، میں تجھ کو زور بخشوں گا۔ میں یقیناً تیری مدد کروں گا اور میں اپنی صداقت کے داہنے ہاتھ سے تجھ کو سنبھالوں گا۔“ یسعیاہ 10 : 41 مریم نے اپنے بستر کے برابر میز پر رکھی ٹائم پیس کے اندھیرے میں چمکتے ہوئے ڈائل پر نظر ڈالی تو ساڑھے تین بج رہے تھے۔ ایک رات چٹاگانگ سے واپسی کی نذر ہو گئی

Read more

چاند ستارے والے خدا، فریاد کے قاتل

  محکمہ پولیس میں ترقی، سزا اور اپیل کا نظام ایک ایسی بساط بن چکا ہے جہاں چالیں ذاتی انا، ضد اور طاقت کے نشے میں کھیلی جاتی ہیں۔ گزشتہ کالم میں جن ”پندرہ ہیروں“ کو شوکیس یعنی تھانوں میں سجا کر تراشنے کا حکم نامہ جاری ہوا تھا۔ مرشد نے سارے نگینے کارخانے طلب کرلئے تا کہ رگڑ کر نکھارے جائیں۔ مرشد اعلیٰ نے ثابت کیا کہ قیادت سرکاری دفتر کا صحن نہیں، جہاں منور ظریف کی طرح آن

Read more

جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے

کہا جاتا ہے کہ جنگ میں سب سے پہلا قتل سچائی کا ہوتا ہے، اور ہماری نسل نے پہلی بار بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جنگ میں سچائی کے قتل کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ تاریخ دان بھی یہی مشورہ دیتے ہیں کہ جنگ سے متعلق کسی بھی رپورٹ کو پڑھتے وقت اس کے ماخذ کو ضرور دیکھنا چاہیے کہ وہ کس جانب سے لکھی گئی ہے۔ اگر کوئی غیر جانب دار تاریخ دان لکھتا ہے تو اس پر

Read more

پاک بھارت کشیدگی کامیاب کون؟

  تاریخ گواہ ہے کہ بعض واقعات محض وقتی تصادم نہیں ہوتے، بلکہ وہ پورے خطے کے تزویراتی، سیاسی اور سفارتی بیانیے کو تبدیل کر دیتے ہیں۔ 7 مئی 2025 کا دن بھی ایسی ہی ایک مثال بن کر سامنے آیا، جس نے بھارت کی عسکری برتری کے تصور کو چیلنج کر دیا اور جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کو پاکستان کے حق میں موڑ دیا۔ بھارت طویل عرصے سے خود کو ایک ناقابلِ تسخیر علاقائی طاقت کے طور

Read more

بھارتی جارحیت اور ہمارے منافقانہ رویے

  پاکستان اور بھارت کے درمیان امن اور دوستی پر میں نے بہت سے انگریزی کالم لکھے۔ خواہش تو آج بھی یہی ہے مگر بھارت کے حالیہ جارحانہ رویے کے بعد جہاں بہت سی حقیقتیں سامنے آئیں وہاں اس بات کا بھی یقین ہو چکا کہ امن یک طرفہ طور پر قائم نہیں ہو سکتا بلکہ امن کی یک طرفہ کوشش نہ صرف شرپسند ریاستوں کی جارحیت میں اضافہ کا سبب بنتی ہے بلکہ ان کے غرور اور تکبر کو

Read more

پاکستان فضائیہ کی ففتھ جنریشن پرواز: بھارتی ائرفورس کو کئی سال پیچھے دھکیلنے کی تیاری

  جب ایک خاموش، اسٹیلتھ طیارہ دشمن کی حدود میں داخل ہوتا ہے، ریڈارز خاموش ہو جاتے ہیں، اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے دفاعی نظام بے جان ہو جاتے ہیں تو سمجھ لیجیے کہ پانچویں نسل کا جنگی طیارہ میدان میں آ چکا ہے۔ یہی وہ محاذ ہے جس کی جانب پاکستان پوری قوت اور اعتماد کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ پاکستان فضائیہ کی جانب سے چین اور ترکی کے ساتھ جدید ففتھ جنریشن طیاروں کی شراکت

Read more

نرسوں کا عالمی دن

نرسوں کا عالمی دی انٹرنیشنل کونسل آف نرسز کے زیر اہتمام ہر سال 12 مئی کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو باقاعدہ منانے کا آغاز 1965 سے ہوا۔ تاحال یہ دن اسی تواتر و تسلسل اور جوش و جذبہ کے ساتھ نرسوں کی خدمات کے اعتراف میں ہر سال منایا جاتا ہے۔ امسال بھی یہ دن دنیا بھر میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ سطح پر منایا جائے گا۔ پاکستان میں نرسنگ کے شعبے کی بنیاد بیگم رعنا لیاقت علی

Read more

مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہو گئیں

لیکن فری جب یہاں آئی تو میری ٹانگ کا انفیکشن اور مرہم پٹی چل رہی تھی ہر دوسرے دن صبح وہ مجھے سی ایم ایچ جانے کے لئے تیار کرتی پھر بہت مشکل سے گاڑی میں بیٹھاتی، گاڑی سے اترنا مشکل، اتر کر ویل چیئر میں بیٹھنا، آپریشن تھیٹر میں جانا اور اونچی آپریشن ٹیبل پر چڑھنا ایک اور مشکل کام تھا مگر سی ایم ایچ کے ڈریسر اور نرس بہت پیار اور توجہ سے سہارا دے کر آپریشن ٹیبل

Read more

وہ سرزمین جہاں ہوا بھی سوچتی ہے

پون دیس جہاں خوابوں کی چھاؤں میں اُگے جزیرے ہوا کی تال پر ناچتے ہیں۔ آسمان نے اپنی ٹمٹماتی آنکھیں بند کر رکھی ہیں، گویا اس کے سینے میں کوئی راز دفن ہے جو وقت کی سوئیوں کو شبنم کے قطرے بنا دیتا ہے۔ یہاں کی فصیلیں بادلوں کے ریشم سے بنی ہیں، جنہیں ہوا کی انگلیاں چھُو کر گیت گاتی ہیں۔ دیواروں میں نمی نہیں، بلکہ صبح کے آنسوؤں کی لوریاں بسی ہیں جو شام کو چاند کے کان

Read more

انتہا پسندی کے سائے تلے بقا کی جنگ اور سائنس

ایک خطرناک حد تک بڑھتے جنگ کا بالآخر خاتمہ ہو گیا۔ جنگ کا رک جانا، امن کا بحال ہونا، بذات ِ خود ایک جیت ہے۔ پاکستان اس جنگ کا کبھی بھی خواہش مند نہیں تھا، مگر ”جنگ لازم ہو تو لشکر نہیں دیکھے جاتے“ کے مصداق قوم نے اس جنگ کو تسلیم کر لیا۔ اور متحد ہو کر جوش و جذبے سے لڑ بھی لیا۔ لیکن یہ جنگ پاکستان کو بہت کچھ دے گیا۔ تاریخ کا اعلان ہمیشہ سے یہی

Read more

کلیجہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا

اس وقت پاکستان اور ہندوستان جس نازک دور سے گزر رہے ہیں اس کا اصل اندازہ صرف اور صرف ان کے عوام ہی لگا سکتے ہیں کیونکہ کسی بھی جنگ کے ہونے یا نہ ہونے کی صورت میں اصل متاثرین صرف عوام ہوں گے وہ عوام جو ذرا سی کامیابی پر سر پہ بٹھاتے ہیں وہی ذرا سی غلطی پر نیچے بھی گرا دیتے ہیں اور کسی بھی جنگ کی صورت میں کیے جانے والے فیصلوں سے عوام ہی براہ

Read more

سیز فائر کے بعد نیو نارمل: امن کا خواب یا وقتی سکون؟

پاک بھارت تعلقات میں حالیہ سیز فائر ایک خوش آئند پیش رفت ہے جو دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان ممکنہ تباہ کن جنگ کے خطرے کو وقتی طور پر ٹالتی ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ سیز فائر ایک نئے اور پائیدار ”نیو نارمل“ کی طرف پہلا قدم ہے یا صرف وقتی دباؤ کے تحت کیا گیا فیصلہ؟ اس امر میں شک نہیں کہ پاکستان نے موجودہ صورتحال میں غیر معمولی تحمل اور سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔ اس

Read more

پاک۔ بھارت تنازع: پاکستان کی صلاحیتوں کا امتحان اور بھارت کی کمزوریاں

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تنازع نے ایک بار پھر خطے کی سیاست اور فوجی طاقت کے توازن کو عالمی سطح پر موضوع بحث بنا دیا ہے۔ سی این این کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، اس تنازع میں پاکستان نے نہ صرف اپنی فوجی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا بلکہ بھارت کو ہر محاذ پر پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جہاں پاکستان نے بھارت کے 6 جنگی طیاروں کو تباہ کیا، وہیں

Read more

کیمیکل ملا دودھ: سفید سونا یا سفید زہر؟

انیسویں صدی کے وسط میں نیو یارک شہر میں ایک قیامت برپا ہوئی۔ جس کے نتیجے میں لگ بھگ 8 ہزار شیر خوار بچے ایک سال میں ملاوٹ شدہ دودھ کے استعمال سے دم توڑ گئے۔ اس دور کے ڈاکٹرز یہ بات سمجھنے سے قاصر تھے کہ بچوں میں زہر کہاں سے آیا اور ہیضہ کی یہ کون سی شکل ہے جسے رائج الوقت ادویات ٹھیک کرنے سے قاصر ہیں۔ اسے تاریخ کا بد ترین اسکینڈل ءSwill Milk Scandal 1850

Read more

ہمارا تعلیمی نظام

تعلیم ایک ایسا ہتھیار ہے جس پر کسی بھی فرد، معاشرے، ملک اور قوم کی ترقی کی بنیاد استوار ہے۔ یہ ایک ایسی قوت ہے جو جس قدر مضبوط اور طاقتور ہو گی ملک، قوم اور معاشرہ اسی قدر بلند پرواز کر سکے گا۔ آج تک دنیا میں جتنی بھی ترقی یافتہ قومیں گزری ہیں اور دور حاضر میں موجود ہیں انہوں نے اپنے تعلیمی نظام کو بہتر بنا کر طلبہ کی بہترین تربیت کی تاکہ وہ ملک کے بہترین

Read more

چونکہ میں اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہوں

ہمارے ہاں ماڈرن، لبرل، سیکولر اور پڑھے لکھے ہونے کی بہت سی نشانیوں میں سے ایک نشانی ”اینٹی اسٹیبلشمنٹ“ ہونا ہے۔ اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہونے کا ایک تقاضا یہ بھی ہے کہ آپ نے اسٹیبلشمنٹ کی رائے سے مکمل اختلاف کرنا ہے چاہے وہ حقائق یا وقتی ضرورت پر مبنی ہی کیوں نہ ہو۔ جعفر ایکسپریس پر ہونے حملے کو آپ نے یا تو ریاستی اداروں کی ناکامی قرار دینا ہے یا یہ کہنا ہے کہ یہ پاکستانی فوج کی

Read more

مزید جنگ نہیں: پوپ لیو چہار دہم کی عالمی طاقتوں سے اپیل

مسیحیوں کے روحانی پیشوا، پوپ لیوؔ چہار دہم، نے دُنیا کی بڑی طاقتوں سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ جنگوں کا خاتمہ کریں اور پائیدار امن کے قیام کی جانب سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔ اتوار کے روز سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے پوپ نے کہا، ”میں دنیا کے طاقتور لوگوں سے مخاطب ہونا چاہتا ہوں اور اپنی اپیل کو دہراتا ہوں، کہ اب مزید جنگ نہیں“ ۔ اُنہوں نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ، جو

Read more

گریٹر انڈیا: نے ہاتھ باگ پر ہے نہ پا ہے رکاب میں

کھیت اپنے جلیں کہ اوروں کے زیست فاقوں سے تلملاتی ہے ٹینک آگے بڑھیں کہ پیچھے ہٹیں کوکھ دھرتی کی بانجھ ہوتی ہے فتح کا جشن ہو کہ ہار کا سوگ زندگی میّتوں پہ روتی ہے جنگ تو خود ہی ایک مسئلہ ہے جنگ کیا مسئلوں کا حل دے گی آگ اور خون آج بخشے گی بھوک اور احتیاج کل دے گی اس لیے اے شریف انسانو! جنگ ٹلتی رہے تو بہتر ہے آپ اور ہم سبھی کے آنگن میں

Read more

جام صاحب کی سٹائلش محبوبہ۔ ( 2 )

اس حادثے کے بعد جام صاحب نے کئی بار ہمیں دعوت دی کہ ”چلو ہمارے ساتھ پھر سے چلو، کیوں کہ اب محترمہ کے رویے میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ اب ہم میں اس قدر ہمت نہیں تھی کہ اس نامحرم کو دوبارہ دیکھنے جیسی گستاخی کی ہمت جمع کر پاتے، اتنا بڑا دل تو ہمارا بھی نہیں تھا۔ اسے دیکھنے کے بعد ایسے محسوس ہونے لگا جیسے ہماری آنکھوں پر کسی درویش نے“ نظر کی حفاظت ”کا

Read more

ہلکی سی مسکراہٹ۔

انتساب: 1948 میں فلسطینیوں کے جبری انخلاء کی یاد میں منائے جانے والے دن النکبۃ ( 15 مئی) کے نام۔ النکبۃ ستّتر سال کے بعد بھی جاری ہے۔ فیضان چہرہ نچڑا ہوا، پیٹ اندر دھنسا ہوا، بازو اور ٹانگیں جیسے سوکھی ہوئی ٹہنیاں، پسلیاں نمایاں، بال بکھرے ہوئے، بدن کئی ہفتوں سے غسل سے محروم، چند چیتھڑوں میں لپٹا ہوا، ایک زندہ لاش۔ اس نے بمشکل اپنا دھڑ سنبھالا، آنکھیں ایک اجنبی عورت پر جم گئیں۔ ”میرے ماں باپ کہاں

Read more

نقاب اُترتے چہرے

جب نظریات شکست کھانے لگیں اور قلم منافقت کی زبان بولنے لگے، تب سچ کو بچانے کے لیے ایک نئی جنگ لڑنا پڑتی ہے۔ بھارت کی سر زمین پر جن شخصیات کو ہم علم، عقل اور آزادی اظہار کے سفیر سمجھتے تھے، جب وہی نفرت، تعصب اور منافقت کے علمبردار بن کر سامنے آتے ہیں، تو یقین کی دیواریں لرزنے لگتی ہیں۔ یہ صرف ایک سیاسی تبدیلی نہیں، بلکہ ایک تہذیبی زوال ہے جس میں انسانیت دم توڑ رہی ہے،

Read more

پاکستان پر بھارتی حملے کا اثر اور رافیل جنگی طیارے کی تباہی

مئی 2025 میں بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملہ ایک سنگین اور قابلِ افسوس واقعہ ثابت ہوا۔ اس حملے کا مقصد نہ صرف پاکستان کی فضائی حدود میں دراندازی کرنا تھا بلکہ اس کے ذریعے عالمی سطح پر طاقت کا اظہار بھی تھا۔ لیکن پاکستان نے اپنی مضبوط دفاعی صلاحیتوں اور غیر متزلزل عزم سے اس حملے کا موثر جواب دیا۔ پاکستان کی فضائیہ نے بھارتی رافیل جنگی طیارے کو اپنے جدید ترین دفاعی نظام سے نشانہ بنایا اور

Read more

امن کی سفیر افواجِ پاکستان اور ایک فسادی وزیر اعظم

صبح جاگنے سے آنکھیں مکمل طور پر کھلنے کے درمیانی لمحوں میں ہاتھ ایک اندازے سے موبائل کی سمت بڑھا۔ سیدھے ہاتھ پہ سینے کی سیدھ میں پڑے موبائل کو انگلیوں نے محسوس کیا تو بازو نے انگریزی حرف V کی صورت اختیار کر لی۔ موبائل کی سکرین انگوٹھے کا لمس محسوس کرتے ہی روشن ہو گئی۔ فیس بک پر نئی پوسٹیں اور پھر ریلز سامنے آنا شروع ہوئیں میں اُنھیں دیکھتا چلا گیا۔ ریلز میں کیا تھا وہ آپ

Read more

بھارت نے جنگ بندی کا اعلان کیوں کیا؟

حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد اس بات کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ جدید جنگ ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے، اب وہ دور ماضی کا قصہ ہو چکا جب ایک چوکی پر قبضہ کرنے کے لیے فوجیں ٹکراتی تھیں جیسا کہ پہلی اور دوسری عالمی جنگوں یا ماضی کی پاک بھارت جنگوں میں دیکھا گیا۔ اب میرینز یا زمینی فوج اس وقت حرکت میں لائی جاتی ہے جب مفتوحہ علاقے پر موجودگی کو برقرار

Read more

مصنوعی ذہانت اور اُردو ادب

مصنوعی ذہانت کمپیوٹر سائنس کی ایک شاخ ہے جس میں مشینوں کو ذہانت دی جاتی ہے تاکہ وہ سوچ سمجھ کر انسانی طرز کا کام کر سکیں۔ اس بات سے کوئی معترض نہیں کہ مصنوعی ذہانت سے انسانی زندگی میں بہت سہولتیں پیدا ہوئی ہیں۔ انگریزی لغت Oxford English Dictionary میں آرٹی فِیشل کے معانی یوں دیے گئے ہیں۔ Of a thing: Mad or constructed by human skill, in imitation of, a substitute for, Man-made اور انٹیلی جنس کے معانی

Read more

مرد آہن محمد نواز شریف: (2)

سینئر صحافی سجاد اظہر کا شمار تحقیقی صحافیوں میں ہوتا ہے کئی کتابوں کے مصنف ہیں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ”نواز رضا نے راولپنڈی کی عینک سے اسلام آباد کو دیکھا ہے اور اسلام آباد کی نظروں سے راولپنڈی کو جانچا ہے جس طرح جنوبی ایشیا میں نواز شریف سے زیادہ تجربہ کار اور عمر رسیدہ سیاست دان اور کوئی نہیں ہے اسی طرح صحافت میں کم از کم پاکستان میں یہ مرتبہ نواز رضا کو بھی

Read more

امریکہ اور چین کے درمیان نیو گریٹ گیم

  امریکہ کے فارن سٹرٹیجی کے ماہر اور مصنف مائیکل پلسبری نے 2015 میں ایک کتاب The Hundred۔ Year Marathon کے نام سے تحریر کی۔ اس میں پلسبری نے چین کی اس خفیہ سٹرٹیجی پر روشنی ڈالی ہے جس کے ذریعے چین امریکہ کی عالمی سپر پاور کی حیثیت کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ اس پر بات کرتے ہوئے مائیکل پلسبری لکھتے ہیں ”چین امریکہ کے دوستوں اور دشمنوں کے ساتھ تعلقات بڑھا رہا ہے جو چین کے پرامن عزائم

Read more

پاکستان میں تنگ پٹڑی کی تاریخ: نیرو/ میٹر گیج ٹریکس کی کہانی

  (آخری حصہ) میٹر گیج؛ ریلوے ٹریک کا یہ گیج تنگ گیج کی ہی ایک قسم ہے جس میں دو پٹڑیوں کا درمیانی فاصلہ صرف 1 میٹر ہوتا ہے۔ اگرچہ دنیا بھر میں یہ ٹریک انتہائی کم ہیں لیکن سوئٹزرلینڈ اور اسپین جیسے ملک سیاحتی مقاصد کے لیے انہیں اب بھی استعمال کر رہے ہیں۔ ویتنام، ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں میٹر گیج ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں اس وقت صرف دو میٹر گیج لائنیں ہیں جو صوبہ

Read more