پیرس اولمپکس میں پاکستان کی میڈل جیتنے کی واحد امید ارشد ندیم: ’جیولن پھینکتے ہی پتا چل جاتا ہے تھرو کتنی اچھی ہوگی‘

پیرس اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے جیولن تھروئر ارشد ندیم کو اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ بڑے ایونٹ کا پریشر ایک الگ طرح کا ہوتا ہے۔ وہ بھی ایک ایسے وقت جب انھیں 32 سال بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے کی واحد امید سمجھا جا رہا ہے۔

Read more

پاکستان میں حقوق نسواں اور اس کے مقبول نعرے

خواتین کے حقوق سے مراد وہ حقوق اور آزادیاں ہیں جو خواتین کو حاصل ہونی چاہئیں تاکہ وہ زندگی کے مختلف شعبوں میں مردوں کے برابر مقام حاصل کر سکیں۔ یہ حقوق اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ خواتین سماجی، اقتصادی، سیاسی اور ذاتی زندگی کے تمام پہلوؤں میں برابری اور عزت کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔ جب ہم حقوق کی بات کرتے ہیں تو ہمیں سب سے پہلے یونانی اور رومی طرز معاشرت کی طرف دیکھنا پڑے گا

Read more

تتلیاں یا شیرنیاں۔چودہ سو سال میں کتنے حقوق ملے

درد کی شدت ایک وقت کے بعد محسوس کرنے کی صلاحیت کو مردہ کر دیتی ہے۔ جیسے قید خانے میں رہنے والا اپنی ذلت کو حتمی تسلیم کر لیتا ہے اسی طرح ایک پاکستانی بیوی بھی یہ جان لیتی ہے کہ وہ، اس کا خاندان اور اس کی سات پشتیں بے غیرت اور نا اہل ہیں۔ خاوند صاحب چونکہ جدی پشتی رئیس ہوتے ہیں (خیالوں میں ) ۔ اس لیے ان خیالات کا پرچار ہر دوسرے دن ضرور ہوتا ہے۔

Read more

دیہی زندگی میں سرکار کی ناقص منصوبہ بندی

روٹی کے بعد زندگی کی دوسری بڑی ضرورت کپڑا تھی۔ کپڑے کے معاملے میں دیہاتی عموماً بے نیازی کا مظاہرہ کیا کرتے تھے۔ کیوں کہ انہیں بخوبی علم تھا کے کپڑے کی عدم دستیابی کی صورت میں بھی زندگی کا پہیہ رواں دواں ہی رہتا ہے۔ عوام الناس کے پاس صرف ایک دو جوڑے صاف ستھرے کپڑوں کے ہوا کرتے۔ جنہیں وہ گاؤں میں باہر جاتے وقت بڑے اہتمام سے پہن لیا کرتے۔ کام کاج کے دوران وہ پیوند لگے

Read more

بنگلہ دیش کیوں ابل رہا ہے؟ پس منظر اور وجوہات

جب یہ خبریں آنے لگی کہ عوامی لیگ کے طلبا ونگ بنگلہ دیش چھاترا لیگ نے احتجاج کرنے والے طلبا سے تصادم کا راستہ اختیار کر لیا ہے تو اسی وقت یہ واضح ہو گیا کہ اس احتجاج کے محرکات اس کشمکش سے جا ملتے ہیں جو کہ بنگلہ دیش کے قیام سے ہی شروع ہو گئی تھی اور اب شیخ حسینہ کے عملی طور پر یک جماعتی اقتدار میں اپنے اصل چہرے کے ساتھ واضح طور پر دکھائی دے

Read more

’بیٹے کے لیے دلہن دیکھنے گیا تھا، واپس آیا تو پتا چلا بیٹا ہی نہیں رہا‘

بنگلہ دیش میں یونیورسٹی کے ہزاروں طلبہ سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف کئی ہفتوں سے احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران قانون نافذ کرنے والی فورسز اور حکومتی حامیوں کی طلبا کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں ہیں جن میں اب تک کم از کم 133 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

Read more

ڈاکٹر خالد سہیل: پھر تمہارا خط آیا

برادر محترم ڈاکٹر خالد سہیل یہ عنوان ابن انشا کی محبت کے موضوع پر ایک سادہ سی نظم سے لیا ہے۔ چند سطریں ملاحظہ فرمائیے۔ ’شام حسرتوں کی شام / رات تھی جدائی کی / صبح صبح ہر کارہ / ڈاک سے ہوائی کی / نامہ وفا لایا / پھر تمہارا خط آیا‘۔ ابن انشا بے پناہ تخلیقی آدمی تھے، نظم ہو یا نثر، غزل ہو یا مزاح، کسی گھر بند نہیں تھے۔ رومانوی طبیعت پائی تھی۔ شادیوں اور محبتوں

Read more

آخری دو اشک: جاوید عباسی کا سندھی افسانہ

افسانہ نویس: جاوید عباسی مترجم: یاسر قاضی ولُو ہیروئنچی مر گیا۔ پُورے محلے میں ولُو کی موت کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ ہر آنکھ اشکبار تھی۔ محلے والوں کے چہروں پر ولُو کی بیوی بختاور کے لیے ہمدردی اور بے چارگی کے مشترکہ تاثرات پھیل گئے۔ ولُو جس کو اس کے پڑوسی کافی عرصے سے ”ہیروئنچی۔ ہیروئنچی۔“ کے نام سے پکار کر، اسے اپنی نفرت اور ناپسندیدگی کا احساس دلاتے رہتے تھے، اس ہیروئنچی کے بچھڑنے

Read more

فیملی کیسز، نابالغان کی کسٹڈی اور ہمارا نظام عدل

معاشرہ میں مجموعی طور پر عدم برداشت کا سب سے زیادہ اثر فیملی لائف پر پڑ رہا ہے، میاں بیوی میں علیحدگی اور طلاق سے اگر کوئی فریق متاثر ہو رہا ہے تو وہ صرف اور صرف ان کے بچے ہیں، والدین تو علیحدگی کے بعد دونوں ہی اپنے اہداف میں مگن ہو جاتے ہیں مگر نابالغان پستے رہتے ہیں، اپنی انا کی تسکین اور دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے بچے عدالتوں میں والدین کے درمیان فٹ بال بنے

Read more

دانشور امبرٹو ایکو اور فاشزم کی نشانیاں

جب فاشزم کی تیزابی بارش حد سے زیادہ بڑھ جاتی ہے تو وہ عوام کو ہی نہیں خواص کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ لوگ بے بس اور مایوس ہونے لگتے ہیں۔ دانا وہ لوگ ہیں جو فاشزم کی موسلادھار بارش ہونے سے پہلے ہی دور سے آتے بادلوں کی نشاندہی کریں تا کہ عوام و خواص حفظ ما مقدم کے طور پر فاشزم کی روک تھام کے اقدام کر سکیں۔ بیسویں صدی میں

Read more

قرارداد مقاصد اور علامہ شبیر احمد عثمانی (11)

سید ابوالاعلیٰ مودودی نے 1932ءمیں حیدرآباد سے رسالہ ’ترجمان القرآن‘ جاری کیا جس کے مضامین آہستہ آہستہ مذہبی اور سماجی موضوعات سے میدان سیاست کا رخ کرنے لگے۔ جولائی 1937 میں سید مودودی نے ترجمان القرآن ہی میں ’مسلمان اور موجودہ سیاسی کشمکش‘ کے عنوان سے مضامین کا ایک سلسلہ شروع کیا جس کی پہلی جلد اپریل 1938 میں شائع ہوئی۔ اس سلسلے کی تیسری اور آخری جلد 1943 میں شائع ہوئی۔ اس دوران سیاست میں دلچسپی رکھنے والے مسلم

Read more

بالی وڈ فلموں کے ’بے رحم اور شیطان صفت‘ ولن جو اصل زندگی میں نرم مزاج اور ہنس مکھ ہیں

دورِ حاضر میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والے بڑے نام ولن کے کرداوں میں بھی ہٹ ہو جاتے ہیں کیونکہ بقول ان کے اس کردار میں پرفارم کرنے کا موقع زیادہ اچھا تھا۔ لیکن ایک وہ وقت بھی تھا جب ولن کا کردار ادا کرنا بہت اچھی یا قابل قبول بات نہیں سمجھی جاتی تھی۔

Read more

کیا بیٹیاں پرایا دھن ہوتی ہیں؟

میری بیٹی نے ایف ایس سی پاس کیا تو خواہش ظاہر کی کہ وہ میڈیکل میں داخلہ لینا چاہتی ہے اور وہ بھی سیلف فنانس کے تحت کیونکہ میرٹ پر داخلہ مشکل تھا۔ اس وقت میرے مالی حالات بہت کمزور تھے۔ تنخواہ صرف بیس ہزار روپے اور پردیس میں سات بچوں کے ساتھ رزق حلال میں گزارا کر نا بے حد مشکل تھا۔ ایسے میں اس وقت ڈھائی لاکھ سالانہ کی فیس ادا کرنا جوے شیر لانے کے مترادف تھا۔

Read more

ہم ہی سو گئے داستاں کہتے کہتے

میرے والد رشاد محمود کی وفات پر اپنے جذبات کا اظہار میرے لیے کوئی آسان کام نہیں کیوں کہ وہ ساٹھ برسوں تک میری زندگی کا محور بنے رہے۔ زندگی کے سفر میں ہر قدم پر میرے معاون بنے رہے۔ وہ اپنی عمر کے بانوے سال پورے کرنے سے صرف دس دن پہلے اپنے آخری سفر پر روانہ ہو گئے۔ وہ زمانے چلے گئے جب بچے والدین کے ایک اشارے پر سر تسلیم خم کر دیا کرتے تھے۔ آج کے

Read more

دہشت گرد شہزادہ۔ 1973 کا آئین مسکراتا ہے

راجہ انور کی تصنیف کردہ ”دہشت گرد شہزادہ“ پڑھنا شروع کی تو کہیں کہیں یقین ہی نا آیا کہ پی پی پی جن بتوں کو سر پہ اٹھائے پھرتی ہے وہ کبھی اس قدر کھوکھلے بھی تھے۔ یہ کتاب بنیادی طور پہ ذوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے میر مرتضیٰ بھٹو کے کابل میں گزرے شب و روز کا احاطہ کرتی ہے۔ پاکستانی لیفٹ کے نوجوان کیسے بھٹو کے دکھائے خوابوں کے اندھے تعاقب میں مرتضیٰ کے ُچنے تابوتوں میں اترتے

Read more

”حافظ“ عاشق نامراد

یونیورسٹی میں ہماری کلاس پنجاب بھر سے آئے طلبہ پر مشتمل تھی اور ہاسٹل اس سے بھی زیادہ متنوع، جہاں بے شمار کرداروں سے واسطہ پڑا، یونیورسٹی ایک بہترین (رسمی اور غیر رسمی) ذریعہ تعلیم ہے جس میں سب سے زیادہ حصہ ہاسٹل لائف میں انہی کرداروں کا ہوتا ہے، جب دوستوں کا گروپ بنتا ہے تو اس میں شامل احباب مختلف شہروں اور خاندانوں کی عادات و اطوار اور خصائل لے کر مسلسل آپ کی تعلیم کا ذریعہ بن

Read more

صلیبیں اپنی اپنی، قسط نمبر 14 : خداوند میرا چرواہا

” مسیح کا کلام تمہارے اندر پوری طرح بسا رہے، اور تم ہر طرح کی حکمت میں ایک دوسرے کو تعلیم دو اور نصیحت کرو، اور شکر گزاری کے ساتھ اپنے دلوں میں خدا کے لئے زبور، حمد اور روحانی گیت گاؤ۔“ کولسیوں 3 : 16 نومبر کے گلابی جاڑے میں اتوار کی صبح کو ہلکی سی خنکی ہونے کے باوجود ٹھنڈک کا احساس نہیں ہو رہا تھا۔ ہولے ہولے چلنے والی ہوا کا کوئی ہلکا سا جھونکا رخسار کو

Read more

غلام جائیداد۔ دوسری اور آخری قسط

اب للؔی ماں بننے والی تھی۔ مسٹر سینڈز ایک دن دوپہر کے وقت ایک ڈاکٹر کے ساتھ آیا۔ ڈاکٹر نے للؔی کے معائنے کے بعد مسٹر سینڈز کو بتایا کہ وہ اس حمل کو گرا سکتا تھا۔ لیکن مسٹر سینڈز نے للؔی کی طرف نفرت سے دیکھتے ہوئیے کہا۔ ”یہ ایک بد چلن لڑکی ہے، یہ اب اپنے کیے کا انجام بھگتے گی۔“ اس کے بعد للؔی کا جنسی استحصال کم ہو گیا۔ اب ایک دائی ہر ہفتے اس کے

Read more

مجھ کو تہذیب کے برزخ کا بنایا وارث

ثقافت دو طرح کی ہوتی ہے۔ ثقافت کا مادی پہلو۔ اور ثقافت کا غیر مادی پہلو۔ کسی نے بہت پہلے کہ دیا تھا کہ ”دنیا بہت قدیم ہے مگر ہر دور میں اس کی جدت، تروتازگی پہلے سے بہت آگے ہوتی ہے“ یہ جو جدت ہے یہ سائنس اور ایجادات کی رہین منت ہوتی ہے اور ایجادات کا تعلق اشیاء سے اور مادی ثقافت کے ساتھ ہے۔ مادی ثقافت کا تعلق غیر مادی ثقافت کے ساتھ دو طرح سے ہے۔

Read more

ہڑپا کا تانیثیتی مطالعہ

دور جدید میں اگر عورت کے حوالے سے بات کی جائے تو طاہرہ اقبال نے اپنے قلم کی تیز نوک کے نیچے عورت سے متعلقہ بہت سے پیچیدہ مسائل کو رکھا ہے یہ ایسے مسائل ہیں جو بظاہر ہمارے اس فرسودہ معاشرے میں بہت ہی عام یا معمولی ہوں گے لیکن عورت کے لئے یہ مسائل بہت اہم ہیں۔ طاہرہ اقبال نے بحیثیت ایک عورت ان مسائل کو سمجھا اور انہیں ”ہڑپا“ کا بنیادی موضوع بھی بنایا۔ زمانہ جاہلیت سے

Read more

کیا ہمارے معاشرے کا مسئلہ صرف معاشی ہے؟

ان سے میرا پرانا تعلق کافی پرانا تھا۔ بچے میرے شاگرد رہے تھے۔ بہت اچھی زمیندار فیملی تھی۔ مالی، سماجی، مذہبی اور مروج کسی پیمانے کے لحاظ سے بھی بہترین اور کامیاب۔ بس ایک ہی کمی تھی کہ پانچ بچیاں تھیں اور اولاد نرینہ نہیں تھی۔ بالآخر اللہ نے وہ بھی حسرت پوری کی اور چاند سا بیٹا عطا کیا۔ شریف لوگ تھے کام سے کام رکھنے والے، محنت کرنے والے اور غیر ضروری بکھیڑوں سے دور رہنے والے۔ بچے

Read more

ارب پتی کی بیوی ہونے کی غلط فہمی میں اغوا اور قتل ہونے والی خاتون کی تلاش کا معمہ: ’ہم دن میں ہزار بار مر رہے تھے‘

روپرٹ مرڈوک کی اس وقت کی اہلیہ کے دھوکے میں موریئل میککے کو 1969 میں ومبلڈن میں ان کے گھر سے اغوا کر لیا گیا تھا اور انگلینڈ کے شہر ہرٹفورڈ شائر میں روکس فارم میں یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ ان کی رہائی کے لیے دس لاکھ پاؤنڈ کا تاوان مانگا گیا۔

Read more

جوتوں کے اشتہار سے فلسطینی نژاد ماڈل بیلا حدید کی تصویر ہٹانے پر ایڈیڈاس کو تنقید کا سامنا

کھیلوں کے ساز و سامان کے معروف برانڈ ایڈیڈاس نے فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید کو اپنی ایک تشہیری مہم سے الگ کیا ہے جس پر کمپنی تنقید کی زد میں ہے اور سوشل میڈیا پر بعض حلقے اس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Read more

لارنس بشنوئی: سدھو موسے والا اور سلمان خان پر حملوں کے ملزم جیل میں قید ہونے کے باوجود خوف کی علامت کیوں؟

دلی پولیس کے سابق کمشنر نیرج کمار کہتے ہیں کہ کسی بھی مجرم کو جیل میں رکھنے کا مقصد اسے جرائم کرنے سے روکنا ہے تاہم ’جب مجرم جیل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر سے ہی کالیں کرنے لگے تو پھر لارنس بشنوئی جیسے لوگوں کو کون کنٹرول کرے گا؟‘

Read more

باتیں مٹھو بھیا کی

یہ جو آپ ”رونق شیریں سویٹ مارٹ“ کی بارونق دکان دیکھ رہے ہیں، جہاں بڑی بڑی کڑھایوں سے گرم گرم جلیبیاں اور لذیذ نمک پارے اتر رہے ہیں۔ بس وہیں الٹے ہاتھ پہ، اس کے عین بغل میں ایک ننھی سی ”رضا اسٹیشنری اور فوٹو اسٹیٹ“ کی دکان ہے۔ جہاں فوٹو کاپی کی ایک کچھ بدہیئت سی پرانی مشین، چند مرتبانوں میں بھری رنگ برنگے مٹھائیاں اور دکان کے شیلف پہ پچھلی جانب رکھی بچوں کی کہانیاں اور اسٹیشنری کا

Read more

دسترخوان اور پاکستان

میز کے اردگرد گھر کے چار لوگ بیٹھے، خاموشی سے کھانا کھا رہے ہیں۔ چھوٹے دونوں نے اپنے آگے رکھے پانی کے گلاس یا کسی اور برتن کے سہارے موبائل فون ٹکا رکھا ہے جس پہ کوئی فلم یا لکچر چل رہا ہے، کانوں میں وائرلیس ائر فونز ہیں جن کی وجہ سے دونوں کی مکمل توجہ اپنے سامنے رکھے موبائل کی سکرینوں پہ مرکوز ہے، اور وہ گھر میں موجود ہوتے ہوئے بھی کوئی گفتگو کر نے یا کسی

Read more

کالاش مرد کا مرتبہ بیویوں کی تعداد سے متعین ہوتا ہے

کالاشی لوگ رومان پسند ہیں۔ اساطیری دیو کی طرح ان کی جان رقص و موسیقی کے طوطے میں ہے۔ اپنے دیوتاؤں کو منانے محبوب کو رجھانے لُبھانے نئی زندگی کو خوش آمدید کہنے اور دنیا سے رخصتی کے سمے انہیں رقص کرنا ہے ڈھول کی ڈھم ڈھم اور بانسری کی تانوں میں ان کے سانس چلتے ہیں۔ ان کے رقص کے نرت بھاؤ اور موسیقی کی تانوں کی مماثلت کسی قوم کے ثقافتی ورثے سے میل کھاتی ہے یا نہیں۔

Read more

پرتشدد مظاہروں کے دوران ڈھاکہ میں پھنسے پاکستانی طلبہ: ’ہمیں سننا پڑا اچھا تو پاکستانی اب بنگلہ دیش پڑھنے آئے ہیں‘

بی بی سی نے بنگلہ دیش میں موجود پاکستانی طلبہ سے بات چیت کی اور یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ انھوں نے حالیہ جھڑپوں کے دوران کیا دیکھا اور وہ خود کس حالت میں ہیں؟ ان طلبہ اور طالبات نے نام اور تعلیمی ادارہ ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی سے بات کی۔

Read more

وجاہت مسعود کے نام محبت نامہ اور این سیکسٹن کی کہانی

قبلہ و کعبہ! مجھے آپ کے نظریات سے سو فیصد اتفاق ہے۔ انگریزی میں کہتے ہیں، WE ARE BOTH ON THE SAME PAGE۔ اور اس اتفاق رائے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم دونوں مکالمے، جمہوریت اور انسانی حقوق کا احترام کرتے ہیں اور ایک پرامن انصاف پسند معاشرے کا خواب دیکھتے ہیں۔ اپنے تمام تر اتفاق رائے کے باوجود میں قدرے اختلاف کا پہلو اس لیے نکال لاتا ہوں تا کہ آپ سے ادبی مکالمے کا بہانہ ملے۔ میں

Read more

دیہی طرزِ زندگی

والدین چار بھائیوں اور ایک بہن پر مشتمل ہمارا گھرانا گاؤں میں آباد تھا۔ گاؤں سے ملحق تھوڑی سی ملکیتی زمین تھی۔ والد صاحب گاؤں سے پندرہ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع شہر میں ایک سکول میں ٹیچر تھے۔ وہ روزانہ سائیکل پر شہر جاتے۔ وہاں پر سکول میں بچوں کو پڑھاتے اور چھٹی کے وقت گھر واپس آ کر کاشت کاری اور ڈھور ڈنگروں سے وابستہ معاملات نمٹا لیا کرتے۔ اُن دنوں گاؤں میں جن کاشت کار گھرانوں

Read more

’آدھے کوریئن، آدھے پاکستانی‘: ’اکیلا پن محسوس ہو تو پاکستان چلی جاتی ہوں، وہاں کی رونق بہت پسند ہے‘

زبیرا کی پیدائش اور پرورش ویسے تو کوریا میں ہی ہوئی لیکن وہ چھٹیوں میں اکثر پاکستان جایا کرتی تھیں، اب بھی جاتی ہیں، اور وہیں رشتہ داروں اور کزنز کے ساتھ کھیلتے کھیلتے انھوں نے اردو اور پھر پنجابی سیکھی۔

Read more

پاکستان کرکٹ ٹیم کو حفیظ کاردار اور عمران خان جیسا سخت گیر کپتان ہی کیوں درکار ہے؟

آج پاکستان کرکٹ ایک بار پھر اسی دوراہے پر کھڑی سوچ رہی ہے کہ کدھر کو منہ کرے۔ محسن نقوی جذبات میں بہہ کر ’میجر سرجری‘ کی بات تو کر گئے مگر اب نبھانے پہ آئی ہے تو طے ہی نہیں کر پا رہے کہ عبدالرزاق اور وہاب ریاض کی ’قربانی‘ کے علاوہ کیا ایسا قدم اٹھائیں جس سے ان کا نام چار دانگِ عالم میں گونجنے لگے۔

Read more

ساحل عدیم کی بہن اور خلیل الرحمن قمر کی بیٹی!

حملے کا انداز تو بہت پرانا ہے۔
فلاں کو دیکھو، دوسروں کو وعظ کرتا ہے اور اپنی بیٹی ایسی۔
فلاں کو دیکھو، عورت کے پردے پہ درس دیتا ہے اور اپنی بہن کھلے سر۔

سچ پوچھیے تو اس انداز میں طعنہ دینے والوں میں اور ونی کرنے والوں میں ہمیں کوئی فرق نظر نہیں آتا۔ پہلا گروہ سمجھتا ہے کہ یہ مرد ناکارہ ہے گھر کی عورت کو قابو نہیں کر سکا تو اور کیا کرے گا؟ دوسرا گروہ سمجھتا ہے کہ مرد کی خطا معاف کروانی ہو تو گھر کی عورت دشمن کو ہدیہ کر دو۔

یعنی کچھ بھی ہو، مرد کی وحشت کا تاوان عورت کو ہی ادا کرنا ہو گا۔

ان خود ساختہ دانشوران اور سپیکرز سے ہمارا اختلاف چاہے آسمان تک ہو لیکن ہم یہ ہر گز نہیں چاہیں گے کہ ان کی شخصیت کی کجی اور ذہنی مغالطوں کو ان کے گھر کی عورت کے سر منڈھا جائے۔

Read more

سیاسی تصادم میں غیر منتخب حکومت کے اندیشے

ملک میں جس قدر سیاسی درجہ حرارت کم کرنے اور قومی مسائل پر کسی اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے، سیاسی لیڈر اتنی ہی شدت سے انتشار، ہیجان اور بے چینی پیدا کرنے کے لیے نازیبا، سخت اور اشتعال انگیز الفاظ کا استعمال کرتے ہیں یا حکومت ایسے اقدامات کا اعلان کرتی ہے جس سے مفاہمت کا راستہ مزید مشکل ہو جائے۔ حکومت نے اگر تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا اعلان کر کے عمران خان

Read more

سائیڈ کار والی موٹر سائیکل

نہر کی پٹری پہ فرؔاٹے بھرتی موٹر سائیکل کی پچھلی سیٹ پہ براجمان ہم کچھ ڈر رہے تھے کہ چلانے والا احسان پراچہ تھا۔ بالکل نئی موٹر سائیکل ٹرائمف ٹائیگر کب یعنی شیر کی بچی جسے احسان پراچہ کو خریدے ایک ماہ ہو چلا تھا اور وہ سیدھا سائیکل سواری سے بغیر کسی ٹریننگ اور بغیر لائسنس اور بغیر نمبر پلیٹ لئے بس کک مار سٹارٹ کر اس سواری کا ماہر ڈرائیور بن چکا تھا۔ ہم کچھ کچھ مطمئن بھی

Read more

دبئی کی شہزادی اور انسٹاگرام پر شوہر کو طلاق: شیخ راشد المکتوم کی بیٹی شہزادی مہرہ کون ہیں

شہزادی کے انسٹاگرام پر اب تک موجود پوسٹ میں درج تحریر کا آغاز ان الفاظ سے ہوتا ہے؛ ’پیارے شوہر‘ جبکہ اس تحریر میں مذید لکھا گیا ہے کہ ’میں تمھیں طلاق دیتی ہوں، میں تمھیں طلاق دیتی ہوں، اور میں تمھیں طلاق دیتی ہوں۔‘

Read more

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کی نوجوان لڑکیوں کا اداکاری اور فلم میکنگ کی جانب رجحان کیوں بڑھ رہا ہے؟

کشمیر میں ویسے تو لڑکیاں ہر شعبے میں داخل ہو رہی ہیں لیکن حالیہ برسوں میں ان کا رجحان فلم میکنگ اور اداکاری کی طرف کافی بڑھا ہے۔

Read more

ضیاء الحق دور میں ملٹری کورٹ اور حمید بلوچ کا ٹرائل

پانچ جولائی انیس سو ستتر کا بد قسمت دن پاکستان کی تاریخ میں تیسرے ملٹری رول کی ابتدا کا دن تھا جب جنرل ضیاء الحق نے ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت سبک دوش کرتے ہوئے مسند اقتدار پر خود براجمان ہونے کا فیصلہ کیا۔ یوں پاکستان کا متفقہ طور پر منظور شدہ انیس سو تہتر کا آئین معطل ہو چکا تھا اور طاقت کی مرضی اور منشاء ہی کار مملکت خداداد سر انجام دینے کے لیے واحد اصول کی شکل

Read more

پاپی ”عُرف قُربِ قیامت کی نشانیاں“

(یہ تحریر ڈاکٹر خالد سہیل اور مرزا یاسین بیگ کی مشترکہ کتاب ”پاپی“ کی فیملی آف دی ہارٹ کے زیرِ اہتمام ٹورانٹو، کینیڈا میں منعقدہ تقریبِ رُونمائی میں پڑھی گئی) …………………………… ! خواتینِ باوقار اور حضراتِ خوش اطوار میرا بچپن لاہور کے ایک قدیم علاقے مزنگ کی گلی نمبر چالیس میں گزرا۔ (قہقہہ) ۔ زیادہ حیران ہونے کی ضرورت نہیں میرا یقین کیجیے میں بھی کبھی بچہ رہا ہوں یہ وہی مزنگ ہے جس میں نام ور شاعر مِیرا جی

Read more

غلام جائیداد

گھوڑوں کا اصطبل دو گھنٹے کی بارش سے کیچڑ ہو گیا تھا۔ پندرہ سالہ سیاہ فام للؔی اصطبل کے ایک کونے میں کیچڑ پہ کچھ اور غلاموں کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھی۔ بارش رکی تو اصطبل کے ملازم نے سب غلاموں کو مکئی کی ڈبل روٹی کے پانچ پانچ ٹوسٹ دیے۔ اس کے ہاتھ میں ایک لمبا کوڑا تھا اور کمر سے ایک چمڑے کا تھیلا لٹک رہا تھا جس میں کچھ اوزار تھے۔ ملازم نے ان بیس غلاموں کو

Read more

ہمارے ڈسکہ میں محرم کے وہ دن

آپ سمبڑیال روڈ سے محلہ ٹھٹھیاراں کی گلی میں داخل ہو چکے ہیں اور آپ کو انچائی چڑھتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ اب آپ کے بائیں جانب گردوارے کی عمارت ہے، ہمارے محلے کی پرشکوہ عمارت، اور دائیں جانب بھلے کے بھائیوں کی پتیسہ بنانے کی دکان ہے، اس پتیسہ جیسا ذائقہ اب ان کی دکان کے ساتھ ہی تمام ہو چکا ہے۔ ان کی دکان کے ساتھ جونی کا گھر ہے، ان کے گھر کے ساتھ چاچو ایوب اور

Read more

جے ڈی وینس اور اوشا وینس: ٹرمپ کو ’ہٹلر‘ کہنے والے نائب صدر کے امیدوار اور ان کی انڈین نژاد اہلیہ کون ہیں؟

سنہ 2022 میں وینس نے ریپبلکن پارٹی میں شامل ہو کر اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا تاہم مزے کی بات یہ ہے کہ ایک زمانے میں وینس ٹرمپ کے سخت مخالف ہوا کرتے تھے۔

Read more

ہمارے گھر میں ماہ محرم اور غم حسینؓ

پچھلے سال میرے عزیز از جان شوہر سید اقبال حسین جنھیں گھر میں پیار سے سب امجد کہتے ہیں حلیم پکاتے ہوئے کہنے لگے ”شہر میں تھک گیا ہوں اب مجھ سے حلیم نہیں پکایا جاتا“ ۔ ان کی اس بات پر دل میں درد کی لہر اٹھی کہ ایسا کیوں کہہ رہے ہیں یہ تو ہمارے دادا کے زمانے سے لنگر چلا آ رہا ہے جس کا مقصد صرف اور صرف اللہ کے نام کی نیاز دے کر کربلا

Read more

اگلے جنم موہے پیدا نا کیجیو: الوداع ثانی زہرا

نور مقدم، مختاراں مائی، سارا انعام کی فہرست میں ایک اور اضافہ۔ اور قدرِ مشترک وہی جی ہاں اپنے ہی جنم دینے والوں کے بے حسی۔ مجازی خدا سے کیا شکوہ جب اپنے پیدا کرنے والے پالنے والے ہی منہ موڑ لیں۔ صرف یہی سوچ کر کہ کیا کہے گا زمانہ۔ زمانے کا تو کام ہے کہتا رہے گا لیکن والدین کی بے حسی بیس سال کی ماں کو بھی پھندا لینے پہ مجبور کر دیتی ہے۔ جی ہاں ٹھیک

Read more

تحریک انصاف پر پابندی: جمہوریت دشمن فیصلہ

تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے فیصلے پر جمہوری، سیاسی اور انسانی حقوق کے حلقے تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ ملک کی ایک بڑی پارلیمانی اور مقبول سیاسی جماعت پر پابندی لگانے کے عمل کو جمہوری اصولوں کے منافی ایک آمرانہ اور جمہوریت کش قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ سیاسی تجزیہ کار اس فیصلے کو افسوسناک، شرمناک اور احمقانہ کہہ رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے راہنماؤں نے پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کو مایوس کن اور

Read more

محمد الضیف: متعدد اسرائیلی قاتلانہ حملوں سے بچنے والے حماس کے ’دی ماسٹر مائنڈ‘ کون ہیں؟

الضیف ایک پراسرار شخصیت کے مالک ہیں جن کو فلسطینی ’دی ماسٹر مائنڈ‘ کے نام سے جبکہ اسرائیلی ’نو زندگیوں والی بلی‘ کے نام سے جانتے ہیں۔

Read more

ہوٹل کا بند کمرہ، زہر ملی چائے اور چھ لاشیں: وہ پراسرار واردات جس میں قاتل بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

یہ معاملہ اس حد تک پراسرار ہو گیا کہ ملک کے وزیر اعظم خود ہوٹل جا پہنچے اور انھوں نے فوری تفتیش کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک نجی معاملہ تھا جس کا ’قومی سلامتی سے کوئی تعلق نہیں۔‘

Read more

عمان میں امام بارگاہ پر حملہ: ’گولیاں اس طرح برس رہی تھیں جسے بارش ہو، بس قسمت تھی کہ مجھے گولی نہیں لگی‘

عمان کے دارالحکومت مسقط میں امام بارگاہ پر ہونے والے حملے میں چار پاکستانی ہلاک ہوئے ہیں، بی بی سی نے اس وقت وہاں موجود پاکستانی رضاکاروں اور عینی شاہدین سے حملے کے متعلق مزید جاننے کی کوشش کی ہے۔

Read more

کیا وہ روحیں تھیں؟ ۔ افریقیات (4)

” وہ غالباً سینٹ جوزف اسپتال کے نرسنگ اسکول کی طالبات تھیں جو درختوں سے گھرے ایک خوبصورت ہاسٹل میں رہتی تھیں۔ یہ 1967 کا زمانہ تھا۔ ہاسٹل اور اسپتال کے درمیان پیدل راستہ تھا۔ پھر ایک طالبہ شام کو ہاسٹل جاتے ہوئے حادثہ میں فوت ہو گئی۔ ابھی لوگ اس بات کو بھولے بھی نہیں تھے کہ ایک اور حادثہ بھی سڑک کے اُسی موڑ پر پیش آیا۔ جب تیسری طالبہ بھی اسی جگہ حادثہ میں ہلاک ہوئی تب

Read more

پنجاب: لواخ کے بدلتے معنی کے تناظر میں

وہ شاعر اور ادیب جو مٹی کے بیانیے پر حملہ آور فاتحین کے بیانیے کو ترجیح دیتے ہیں اور اس کی آبیاری کرتے نظر آتے ہیں، مقامی کلچر اور زبان کے دشمن ہوتے ہیں اور کسی قوم کی پستی کے سب سے بڑے ذمہ دار یہی نظریہ ساز ہوتے ہیں۔ دوسری طرف مٹی سے جڑے ادیب اور شاعر اپنی اصل شناخت کی جنگ لڑتے نظر آتے ہیں ؛اختر رضا سلیمی کا شمار ایسے ہی لوگوں میں کیا جا سکتا ہے۔

Read more

شاعروں کی شاعرانہ خصوصیات

شعرا کبھی بھی تعارف کے محتاج نہیں ہوتے تاہم بقول ڈاکٹر اشفاق احمد ورک شعرا ”تعارف“ کے سوا دنیا کی ہر چیز کے محتاج ہوتے ہیں۔ شعرا اپنی زندگی کا کچا چٹھا ببانگِ دُہل کھول سکتے ہیں۔ ان کے ہاں کردہ تو کیا نا کردہ سر گرمیوں کا بیان بھی خلعتِ فاخرہ سے کم نہیں ہوتا۔ شاعرات تک اپنے دل کی بات کھلے بندوں کہہ کر طشت از بام کر دیتی ہیں مگر عملی زندگی میں اپنی ہی کہی یا

Read more

کیسے کیسے لوگ تھے

میرے ابا کے چچا زاد تھے۔ اُن کا اپنا نام ”مثل خان“ تھا لیکن ہم سارے کزنز اُن کو علاقائی لہجے میں ”غوٹ یعنی غٹ ابا یعنی بڑے ابا“ کہتے تھے۔ اس کی ایک وجہ شاید یہ تھی کہ تین بھائیوں میں وہ پہلے نمبر پر تھے۔ جسامت کے لحاظ سے انھیں ”نرے ابا“ کہنا چاہیے تھا۔ درمیانہ قد، ہلکی سفید داڑھی اور آنکھوں پر نظر کا چشمہ جس کا ہینڈل دھاگے سے بندھا ہوتا تھا۔ مستقلاً سفید دستار سر

Read more

بنگلہ دیشی وزیراعظم کا ’چپڑاسی‘ جس کے اکاؤنٹ سے چار سو کروڑ نکلے

اینٹی کرپشن آرگنائزیشن ٹی آئی بی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر افتخارالزمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کھلے عام اس معاملے پر بات کرکے جرات کا مظاہرہ کیا ہے اور اب متعلقہ افراد کو دیکھنا ہو گا کہ اس شخص کے پاس موجود رقم یا جمع شدہ دولت ان کی جائز آمدنی سے مطابقت رکھتی ہے یا نہیں۔

Read more

اندور: مہارانی اہلیا بائی ہلوک، مرہٹے، جاٹ اور مغل حکمران

1999 ء میں ہندوستان کے سفر میں جو جانا، جو سنا، جو سمجھا، اس کی ایک جھلک پیش ہے, جب ہماری گاڑی رتلم سے نکلی تو میں نے نقشے میں دیکھا کہ ہم مدھیہ پردیش میں داخل ہو رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ہم دلی سے چنائی جاتے ہوئے مدھیہ پردیش کے مشرق سے گزرے تھے اور اب ہم اس کے مغرب سے گزر رہے تھے۔ ہمارے بائیں طرف راجستھان جب کہ دائیں طرف مدھیہ پردیش تھا۔ میں نے کتاب

Read more

ایاز مورس: فرد سے شخصیت تک کا سفر

کامیابی بظاہر ہر انسان کو پسند ہے اور اس دُنیا میں ہر انسان کامیاب ہونا چاہتا ہے، لیکن اس کامیابی کو حاصل کرنے کے لیے کسی انسان کو کن کن مشکلات، مصیبتوں، حالات اور چیلنجز سے لڑنا پڑتا ہے یہ بہت کم لوگ عملی طور پر کر پاتے ہیں۔ جو شخص ان مسائل اور چیلنجز کا سامنا کرتا اور مشکلات کے سامنے کھڑا رہتا ہے اور اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹتا ہے، کامیابی ایک دن اس کا مقدر بن

Read more

شاہی اور باغی: شکست تخت پہلوی (7)

شاہ کے شاہانہ پائے تخت سے دور نجف کے مقام پر جلاوطن بوڑھا آدمی صبح ہونے سے پہلے ہی جاگ جاتا۔ پورے دن کی سرگرمیاں ٹھیک وقت پر ہوتیں۔ انہیں دیکھ کر لوگ اپنی گھڑیاں ٹھیک کرلیتے تھے۔ یہ شخص آیت اللہ خمینی ہیں۔ وہ صبح پانچ بجے نماز کے لیے اٹھتے، دو گھنٹے بعد ناشتہ کرتے۔ پنیر، روٹی اور کچھ خشک میوہ۔ صبح کا باقی حصہ خبریں دیکھتے، کتابیں پڑھتے، تقاریر تیار کرتے اور لوگوں سے ملاقاتیں کرتے گزرتا۔

Read more

سپین کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والی نوجوان جوڑی: ’سارا سپین جشن میں ڈوبا ہے اور یہ دونوں اپنی دنیا میں مگن ہیں‘

یوروکپ جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دی جانے والی ٹیم سپین نے ایک بار پھر انگلینڈ کا خواب چکناچور کر دیا اور جرمنی کے شہر برلن میں ہونے والے فائنل میں ایک کے مقابلے دو گول سے میچ جیت کر یوروکپ کی فاتح بن گئی۔

Read more

افریقیات۔ 3

پہاڑی گوریلے اور ڈائیان فوسے والکانو نیشنل پارک Volcanoes National Park پہاڑی گوریلوں کی افزائش اور پُر امن بقاء کے لئے مثالی جگہ تھی۔ اِس جگہ 1967 سے امریکی فطرت پسند ڈائیان فَوُسے نامی خاتون نے گوریلوں پر اپنا تحقیقی مرکز قائم کیا اور یہاں مسلسل 18 سال روزانہ اِن پر تحقیق کی۔ کہا جاتا ہے کہ انہوں نے تیزی سے ختم ہوتی اُن کی نسل کو معدوم ہونے سے بچایا۔ اِس سلسلے میں اس خاتون نے بین الاقوامی سطح

Read more

دانی ماں کہاں گئیں؟

بابا آج تو اچھا خواب دیکھ کر بھی مجھے بہت رونا آ رہا ہے، یہ الفاظ آٹھ سالہ ردا کے تھے جو اس نے صبح آنکھ کھلتے ہی اپنے بابا سے کہے اور پھر ان کے گلے لگ کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔ کیا ہوا میری بیٹی کو، کیا دیکھ لیا خواب میں، ردا کے والد کا دل بیٹی کے آنسوؤں نے چیر دیا تھا۔ بابا میں نے دیکھا کہ دانی ماں واپس آ گئی ہیں لیکن وہ تو

Read more

تو صاحبو، یہ تھے حسن مثنیٰ۔۔۔

رات کے آخری پہر کسی وقت محمود حسن صاحب کا پیامچہ ملا (اور میں نے صبح پڑھا) کہ ان کے والد گرامی کچھ دیر پہلے راہی ملک عدم ہو گئے ہیں۔ محمود حسن محمد حسن مثنیٰ کے بڑے صاحبزادے اور انہی کے حوالے سے میرے کرم فرما ہیں۔ مثنیٰ صاحب محمد حسن عسکری کے چھوٹے بھائی تھے۔ ان کے انتقال کے ساتھ ہی عسکری برادران کا سلسلہ اختتام کو پہنچا۔ ان للہ وانا الیہ راجعون۔ رہے نام اللہ کا! بھائیوں

Read more

سقوط غرناطہ: ابوعبداللہ وہ مسلمان حکمران جنھوں نے ’جنت کی کنجیاں‘ مسیحی بادشاہوں کے حوالے کیں

ریکونکوِسٹا کے نام سے جانے جاتے تقریباً آٹھ صدیوں پر محیط مہمات کے ایک سلسلے میں پندرہویں صدی کے اواخر میں تیزی آ گئی۔ ان مہمات سے مسیحی سلطنتوں کا مقصد مسلمانوں کے زیرِاثر آیبیرین علاقوں پر دوبارہ حکومت کرنا تھا، جنھیں اجتماعی طور پر الاندلس کہا جاتا تھا۔

Read more

اپنا اپنا دن

ایک ایرانی لوک کہانی ہے جو بہت پہلے کسی کالم میں نقل کی تھی، آج پھر سن لیجیے۔ کسی بادشاہ نے ایک عالم سے کہا کہ میرے لئے دنیا کی تاریخ لکھو، آغاز سے اب تک۔ شاہی حکم تھا، عالم نے دس سال تک دن رات ایک کر دیے اور دنیا کی تاریخ پر دفتر کے دفتر رقم کر دیے۔ دس اونٹوں پر یہ کتابیں بار ہوئیں اور عالم انہیں لے کر دربار میں حاضر ہوا۔ بادشاہ نے عالم کا

Read more

قرارداد مقاصد اور علامہ شبیر احمد عثمانی (10)

برصغیر میں برطانوی راج کے آخری تیس برس ایک تلاطم خیز سیاسی عہد کی کہانی ہے۔ اس دوران بڑے طوفان اٹھے، ان گنت لہریں بنتی اور بگڑتی رہیں۔ آل انڈیا کانگرس نے جنوری 1930ء میں اپنے سالانہ اجلاس منعقدہ لاہور میں مکمل آزادی کا مطالبہ کیا تو مسلم لیگ ایک داخلی بحران سے دوچار تھی۔ مارچ 1927ء میں قائداعظم کی ’تجاویز دہلی ‘منظور نہیں ہوسکیں۔ مسلم لیگ پنجاب سر محمد شفیع کی قیادت میں الگ ہوگئی اور علامہ اقبال اس

Read more

’میرے زندہ بچنے کی امید نہیں تھی‘: برطانیہ کے لیے چار گولڈ میڈل جیتنے والا افغانستان کا نور ولی

بچپن سے ہی ولی نور کو پہاڑوں پر بھاگنے کا شوق تھا لیکن بم دھماکے میں بینائی کھو دینے کے بعد انھیں ایسا لگا جیسے وہ زندگی میں کبھی دوبارہ دوڑ نہیں پائیں گے۔

Read more

چورانوے فیصد سادہ دل پاکستانی ملک چھوڑ کر کہاں جائیں؟

سوشل میڈیا کو جہاں انفارمیشن ریوولوشن کہا جاتا ہے وہاں اس کے منفی اثرات بھی کم تباہ کُن نہیں۔ ایک طرف جہاں آج کے بچے شعور کے اُس لیول پہ ہیں جہاں تک پہنچنے میں پندرہ بیس سال پُرانی جنریشن کو تیس تیس سال لگے تھے وہاں اس کے سماجی اور مذہبی انحطاط کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انٹرنیٹ اور ٹچ موبائل جہاں بچوں کی سوچ کو جِلا بخشتا ہے وہیں بچوں کے اخلاقی انحطاط کا باعث

Read more

آخری آپریشن!

ہم چوبیس مئی کو آپا کو چھوڑ کر لاہور سدھار چکے تھے۔ جہاں داخلے کی خوشی تھی وہاں رہ رہ کر آپا کا خیال آتا تھا کہ ہماری اور آپا کی بچپن سے ہی بہت بنتی تھی اور دس برس کی چھوٹائی بڑائی کے باوجود ہم بڑی چھوٹی بہن سے زیادہ غم خوار سہیلیاں زیادہ تھے۔

اور اب بیمار و لاغر آپا اکیلی رہ گئی تھیں۔
ابا کا لکھا ہوا پہلا خط جب ہمیں ملا تو اس میں آپا کا ذکر یوں تھا ؛

”رات آپ کے جانے کے بعد عزیزی فاطمہ کبری بہت روئی۔ تمہاری امی جان اور میں نے اسے بہت دلاسا دیا اور کہا کہ آپ گرمیوں کی چھٹیوں میں گھر آ ہی جائیں گی انشا اللہ۔

Read more

ثانیہ زہرہ کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم: ’موت گلا گھوٹنے سے ہوئی، جسم پر تشدد کے نشان نہیں‘

ثانیہ زہرہ کے والد سید عباس شاہ نے بی بی سی کو بتایا کہ سنیچر کے روز ان کی بیٹی کی قبر کشائی کر کے پوسٹ مارٹم کیا گیا تاہم انھوں نے پولیس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ میرے بہت زیادہ احتجاج کے بعد ایف آر درج کی گئی لیکن ابھی تک ملزم، اس کے اہلخانہ اور گھر میں سے کسی بھی ملازم تک کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

Read more

غنیمت ہے زندگی: تیرہ فروری

 سردیوں کے خشک اور سرد ترین دن تھے، لاڑکانہ میں سردی بھی شدید اور گرمیاں بھی شدید ہوتیں ہیں، وہ بھی ایک سرد ترین دن تھا، فروری کی تیرہ تاریخ تھی، تیرہ کا ہندسہ امریکہ کینیڈا میں منحوس سمجھا جاتا ہے یہ بات ہمیں بڑے ہو کر معلوم ہوئی بہر حال اب کچھ نہیں ہو سکتا شکر ہے تاریخ تیرہ تھی لیکن دن بدھ کا، یعنی بدھ ہر کام سدھ یہ بڑوں کا کہنا ہے۔ تو جناب صبح کا وقت

Read more

”صد رنگ“ کی جلوہ گری

صد رنگ کے عنوان سے ”ہم سب“ پر دو کالم شائع ہوئے ہیں۔ جو در اصل ہم سب کے مدیر وجاہت مسعود صاحب کے ہمہ جہت شخصیت ڈاکٹر خالد سہیل صاحب کے لئے ہوئے، انٹرویوز ہیں۔ مسعود صاحب نے ڈاکٹر خالد سہیل صاحب کو خوب کنگھالا ہے۔ علم و ادب کی باتیں کیں، شعر و شاعری کا ذکر ہوا۔ شاعروں کو مقبول شعروں کے حوالے سے یاد کیا۔ یورپی نفسیات دانوں کو متعارف کرایا گیا، جو عام لوگوں کی نظر

Read more

وجاہت مسعود کا ادبی محبت نامہ اور عورتوں کے مسائل

یہ میری خوش بختی ہے کہ وجاہت مسعود جیسے سنجیدہ دانشور اور تجربہ کار سماجی و سیاسی تجزیہ نگار نے میری ذات اور میرے نظریات کے حوالے سے نہ صرف ایک کالم لکھا ہے بلکہ مجھ ناچیز درویش سے ایک اہم سوال بھی پوچھا ہے۔ اس سوال سے یوں لگتا ہے جیسے ایک درویش دوسرے درویش سے سماجی مسائل پر مکالمہ کرنا چاہتا ہے۔ ’ہم سب‘ کے قارئین بخوبی جانتے ہیں کہ وجاہت مسعود اور میرے انداز تحریر میں زمین

Read more

بھیشم ساہنی کی یاد میں

راولپنڈی، مارچ 1947ء ، ہندو مسلم فسادات کا زور ہے۔ گلیوں محلّوں میں آگ اور خون کا کھیل جاری ہے۔ افراتفری کا عالم ہے۔ ایسے میں ایک جوان رضاکار اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ گلی گلی جاکر لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اس دوران اُسے ایک عجیب منظر دکھائی دیتا ہے۔ وہ دیکھتا ہے کہ ایک بڑا سا کنواں ہے اور عورتیں اپنی آبرو بچانے کے لیے بھاگ بھاگ کر اُس کنویں میں کود رہی ہیں،

Read more

افریقیات: (2)

چور کی حاضری ایک مرتبہ صبح صبح جھیل کی قریبی بستی میں خوب چہل پہل اور رونق دیکھی۔ پوچھنے پر علم ہوا کہ اندرونِ جنگل، بستی کے ’اوم لینو‘ کے ہاں ضروری فیصلے ہو رہے ہیں جِس کی دعوتِ عام ہے۔ وسطی اور مشرقی افریقہ کی دور اُفتادہ بستیوں میں وہاں کے مقامی طبیب جِس کو عرفِ عام میں جادوگر ڈاکٹر کہا جاتا ہے۔ مجھے خود ایسے طبیب کا کامیاب تجربہ تھا لہٰذا سوچا کہ کیوں نہ ہم سب بھی

Read more

دوسروں کے متعلق منفی خیالات

آپ قبرستان کے پاس سے گزر رہے ہیں، وہاں ایک اچھے حلیے والا شخص کھڑا قہقہے لگا رہا ہے۔ آپ کے ذہن میں کیا آیا؟ یہی کہ کیسا فضول انسان ہے، قبروں پہ کھڑا ہو کر زور زور سے ہنس رہا ہے۔ آپ نے یہ نہیں سوچا کہ ممکن ہے کسی صدمے سے اس کا دماغی توازن خراب ہو گیا ہو اور وہ ہنسنے رونے کا شعور کھو چکا ہو۔ آپ بس میں سفر کر رہے ہیں۔ ایک بزرگ سیٹ

Read more

ایبنارمل سے نارمل کا سفر

دریچے کے پار سسکیاں گونج رہی ہیں اور باہر آسمان پر کھڑا چاند شرمندگی سے آنکھیں موندے کالے بادلوں کی آغوش میں اس سارے تماشے سے گویا خود کو چھپائے ہوئے ہے۔ آہ و بکا کرتی دیواریں اور نوحہ کناں ہوائیں بے چینی سے رات کی سیاہ چادر میں ایک اور خواب کو جذب ہوتا دیکھ رہی ہیں اور ان سب سے لاپروا ایک گڑیا دسمبر کی ساری سردی اپنی آنکھوں میں سجائے ساکت کھڑی اپنی ایبنارمل سے نارمل ہونے

Read more

نو مئی کے بعد گرفتار ہونے والی پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان: ’عدالتیں ریلیف دیتی ہیں لیکن پھر کسی نئے کیس میں پکڑ لیا جاتا ہے‘

نو مئی 2023 کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پر تشدد واقعات اور حالات پر قابو پانے کے لیے سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔ گزشتہ ایک سال کے دوران زیادہ تر خواتین کو ضمانتوں پر رہا کر دیا گیا تاہم پی ٹی آئی کی چند خواتین ایسی ہیں جو ابھی تک جیل میں بند ہیں اور مختلف مقدمات کا سامنا کر رہی ہیں۔

Read more

’ایک ہزار بچوں کا باپ‘: وہ شخص جو اپنے سپرم سے پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد خود بھی نہیں جانتا

جوناتھن جیکب مایر 2017 میں اس وقت مشہور ہوئے جب ہالینڈ کی ایک عدالت نے انھیں فرٹیلیٹی کلینکس میں سپرم عطیہ کرنے سے روکنے کا حکم دیا، کیونکہ ان کے سپرمز سے صرف اسی ملک میں 100 سے زائد بچے پیدا ہوئےتھے۔

Read more

خزانے کی تلاش میں انسانی قربانی کی روایت: جب مصر میں قدیم مقبرہ کھولنے کے لیے ایک بچے کے ہاتھ کاٹ دیے گئے

قدیم تہذیبوں میں روحوں اور جنات کی خوشنودی اور خزانے کی تلاش کے لیے انسانی قربانی دینے کی مثالیں ملتی ہیں۔

Read more

ریاست کو میسر”دام شنیدن”۔ مشتری ہوشیار باش

  مخبر کو غالب نے فرشتہ سے تشبیہ دی تھی اور دکھ بھرے دل سے حیرت کا اظہار صرف اس امر پر کیا کہ ”آدمی کوئی ہمارا“ شاعر کے کردہ یا ناکردہ گناہوں کی رپورٹ لکھتے وقت آس پاس موجود تھا یا نہیں۔ غدر/جنگ آزادی کے دنوں میں فسادِ خلق سے گھبرا کر اپنے گھر میں محصور ہوئے غالب یہ بھی نہ طے کرسکے کہ ”کلیسا“ یا ”کعبہ“ میں سے کس کے آگے سرجھکائیں۔ ”کلیسا“ اور ”کعبہ“ یاد رہے یہاں

Read more

ہیچ ہیں سب درد مرے

یہ شاید میرے ہی ساتھ ہوتا ہو کہ جب کوئی اچھی کتاب ختم کر لی جائے تو اس پر جلد کوئی رائے یا تبصرہ تحریر نہیں ہو پاتا۔ کچھ دن اس کتاب کو محسوس کرنے میں گزر جاتے ہیں۔ چند دن تک ذہن اس کی باز آفرینی اور فکری باریکیوں میں الجھا رہتا ہے اور معنی کی نت نئی تہیں خاموشی سے کھلتی چلی جاتی ہیں۔ لکھنے والے کی فنی مہارت سے تخلیق کیے گئے کئی دلگداز مناظر بار بار

Read more

ٹیکس گردی: ہم تو اس جینے کے ہاتھوں مر چلے

ٹیکس دینا ہر شہری کا فرض ہے۔ ملکی مالی معاملات اس کے بغیر چلانا ممکن نہیں۔ پاکستان میں صرف ٹیکس گردی ہے دنیا میں ٹیکس لے کر حکومتیں اپنے شہریوں کو سہولیات دیتی ہیں۔ لیکن یہاں کسی ایک سہولت کا نام ڈھونڈنے سے نہیں ملتا۔ پاکستانیوں میں تحمل اور برداشت باقی ہی نہیں بچا، خوشی کے موقع پر بھی ناخوش اور اضمحلال کا شکار خودکشیاں اور ذہنی امراض میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے، اس کے اسباب میں، ماحولیاتی

Read more

حملی سیاحت: خالص آریائی نسل کا بچہ پیدا کرنے کے لیے سیاحت

برتھ سیاحت کا نام تو اکثر نے سن رکھا ہو گا۔ اس سیاحت کی آڑ میں پاکستان ہندوستان اور دنیا بھر سے حاملہ خواتین امریکہ اور دیگر یورپی ممالک کا سفر کرتی ہیں اور وہاں بچے جننے کو ترجیح دیتی ہیں اس لیے کہ ان ممالک میں پیدا ہونے والے بچے کو وہاں کی شہریت ملتی ہے۔ اس سیاحت میں ہر برس لاکھوں حاملہ خواتین ان ممالک کا سفر کرتی ہیں۔ لیکن آپ نے حمل کی سیاحت یا حملی سیاحت

Read more

لیمائن یمال: ’ایک سپر سٹار کا جنم‘ جس نے سپین کو یوروکپ کے فائنل تک رسائی دلائی

سپین کے لیمائن یمال یوروکپ کی تاریخ میں اس وقت سب سے کم عمر گول سکور کرنے والے بن گئے جب انھوں پنالٹی ایریا کے باہر سے ہی شاندار گول کرکے فرانس کو ایک دلچسپ مقابلے میں شکست دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

Read more

سندھ میں لڑکیوں کے تعلیمی مسائل

چند ماہ پہلے امریکہ اور سندھ حکومت کی شراکت سے بیسک ایجوکیشن پروگرام کی کامیاب تکمیل کا جشن کراچی میں منایا گیا۔ جسے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی نے مالی امداد فراہم کی، اس نے سندھ بھر میں سکولوں کی تعمیر اور تعلیم کے شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے 159.2 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ اس کے باوجود ضلع بدین کے ٹاؤن کڑیو گہنور، جس میں خواتین کی آبادی ستر ہزار کے قریب ہے اس میں کوئی

Read more

نواز شریف کیا سوچ رہے؟

جس کے پاس پنجاب کی گدی ہوگی وفاق بھی اس کا ہو گا۔ جس کے ہاتھ سے پنجاب نکلا سمجھو وفاق بھی نکل گیا۔ پنجاب حکومت سازی اور طاقت کا مرکز ہے پاکستان کے مستقبل اور اگلی حکومت کے فیصلے بھی پنجاب ہی کرتا۔ 70 کی دہائی سے اب تک جس کے پاس پنجاب رہا وفاق بھی اسی کا ہوا۔ پیپلز پارٹی ہو مسلم لیگ نون ہو یا تحریک انصاف جو جماعت پنجاب میں حکومت بناتی ہے وفاق میں خود

Read more

مسعود محمود: وہ وعدہ معاف گواہ جس نے بھٹو کی پھانسی میں اہم کردار ادا کیا

مسعود محمود، یہ خط اور ان کا بیان آج اس لیے زیرِ بحث ہے کیونکہ گذشتہ روز سپریم کورٹ کے فل بینچ کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی پر صدارتی ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا تھا جس میں وعدہ معاف گواہ مسعود محمود کے بیان اور ان کے بنیادی کردار پر خاصی تفصیل سے بات کی گئی ہے۔

Read more

’یہاں ایک نیا انسان بن سکتا ہے‘: وہ ملک جہاں پولیس سے بچنے کے لیے مجرم انوکھا طریقہ استعمال کر رہے ہیں

فلپائن کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں کچھ ہسپتال مفرور مجرمان اور فراڈ کرنے والوں کو خفیہ طریقوں سے پلاسٹک سرجری کی سہولت فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت سے بچ سکیں۔

Read more

فلسطین، مغربی حکومتیں اور عالمی رائے عامہ: ڈاکٹر خالد سہیل کی رائے

میرے محترم دوست ڈاکٹر خالد سہیل ڈاکٹر صاحب میرے لیے سات اکتوبر سے جون دو ہزار چوبیس تک کا سفر بہت تکلیف دہ رہا کیونکہ جہاں فلسطینیوں نے اپنے اوپر ہونے والے مظالم کا نہ صرف بہت بہادری سے سامنا کیا بلکہ انہوں نے ان مظالم کو ڈاکومنٹ کیا اور ساری دنیا نے پہلی دفعہ مقتول کی آنکھ سے قتل عام کی دہشت کو دیکھا۔ کچھ واقعات آپ کے اندر بہت دکھ اور خاموشی پیدا کرتے ہیں۔ آپ کا ہر

Read more

غلامی کی تاریخ

غلامی کی تاریخ ایک بڑی اور ناقابل بیان کہانی ہے، المیہ اور ظلم سے بھری ہوئی ہے۔ جو صدیوں اور براعظموں دونوں پر محیط ہے۔ اگرچہ یہ بتانا مشکل ہے کہ غلامی کا آغاز کس سال ہوا، لیکن مورخین اس غیر انسانی عمل کی جڑیں تقریباً 11,000 سال پرانی بتاتے ہیں۔ غلامی صدیوں سے دنیا کے تمام حصوں میں مختلف شکلوں میں موجود ہے۔ تمام نسلوں، جنس اور عمر کے گروہوں میں موجود رہی۔ یہ صرف حالیہ صدی میں ہے

Read more

میرے ابو

آج چھ جولائی ہے آپ کو اس دنیا سے گئے ہوئے کافی عرصہ گزر گیا ہے، مگر آپ میرے دل میں میری سوچ میری ایک ایک سانس میں موجود ہیں۔ ہر انسان کے لئے اس کے والدین دنیا کا خوبصورت احساس ہوتے ہیں مگر کچھ والدین بیج کی طرح ہوتے ہیں جو خود کو زمین کے اندر دفن کر کے اولاد کو پودا بناتے ہیں جن کی زندگی میں ہر خواہش ہر خواب ہر ضرورت اولاد سے شروع ہوتی ہے

Read more

کیا آپ موت کا انتظار کر رہے ہیں؟

میں یہ مضمون اپنے ایک بچپن کے دوست کے والد کی زندگی کی کہانی سے شروع کر رہا ہوں۔ میرے دوست ارشد محمود کے والد چوہدری سلیم احمد 1950 میں میرپور آزاد کشمیر کے ایک مضافاتی گاؤں میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے میاں محمد بخش کالج میرپور سے گریجویشن کرنے کے بعد واپڈا میں ملازمت اختیار کر لی جہاں وہ انسپکٹر آف ورکس تعینات ہو گئے۔ اگلی ایک دہائی کے دوران ان کے ہاں تین بیٹیاں اور ایک بیٹے نے

Read more

افریقیات۔ 1

EMI گراموفون کمپنی آف پاکستان، کراچی اسٹوڈیوز میرے لئے 1978۔ 79 کا زمانہ خاصا ہنگامہ خیز ثابت ہوا۔ پہلے ای ایم آئی یعنی گراموفون کمپنی آف پاکستان، کراچی اسٹوڈیوز سے باقاعدہ صدا بندی وغیرہ سیکھنے کا موقع مِلا، جہاں پر جانا خود ایک عجیب ماجرا ہے۔ کہانی کچھ یوں ہے کہ جامعہ کراچی میں ماسٹرز کے امتحان ( 1978 ) ختم ہوتے ہی میں ای ایم آئی المعروف گراموفون کمپنی آف پاکستان واقع سائٹ ایریا کراچی چلا گیا۔ استقبالیہ پر

Read more

ایک تھا ایمرسن کالج کا پروفیسر، شاہ جی۔

سگریٹ اور شاہ جی کا ”چولے“ دامن کا ساتھ ہے۔ ایک زمانہ تھا ہمارے یہاں دیہات میں عام رواج تھا کہ لڑکا سکول میں تب داخل کرایا جاتا جب وہ دو کپڑوں میں آ جاتا۔ اگر کبھی کوئی سنگدل باپ اصرار کرتا کہ بچہ بڑا ہو گیا ہے اسے سکول بھیجا جائے تو ماں اپنے لختِ جگر کو سینے سے لگا لیتی اور کہتی ہائے میرے لعل پر یہ ظلم نہ کریں ابھی تو ایک ”چولے“ میں ہے۔ شاہ جی

Read more

(3)ٹرین ٹو کوئٹہ: ایک مسافر کی داستان

آئیے، اب ہم ایک کے بعد دوسرے اسٹیشن پر چلتے ہیں اور ان کی تاریخ کنگھالتے ہیں۔ ڈیرہ اللہ یار؛ جیکب آباد اسٹیشن پہ جیسے ہی ریل کی سیٹی بجی میرا جوش و خروش بڑھ گیا۔ اگلا اسٹیشن ڈیرہ اللہ یار تھا جہاں میں محمود بھائی کو لگ بھگ ڈیڑھ سال بعد مل رہا تھا۔ اللہ اللہ کر کے ڈیرہ اللہ یار آیا اور ہمیں یار کا دیدار نصیب ہوا۔ جیکب آباد کے پاس واقع بلوچستان کا چھوٹا سا ضلع

Read more

کفارہ

منیٰ خیموں کا جنگل تھا۔ وادیِ منیٰ جہاں حج کے دنوں میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد ہوتی ہے۔ سفید رنگ خیمے جن کی اوپری سطح مٹی سے گرد آلود ہے۔ چاروں جانب سے سطحیں درمیان میں ابھرتیں اور مل کر ایک چوکور خانہ خالی  چھوڑتی، جن پر ایک ٹوپی کی مانند سفید سطح رکھی گئی ہے، وہ خالی جگہ ہے کہ ہوا اندر جا سکے۔ سطح اور ٹوپی کے سفید رنگوں میں فرق ہے، فرق کہ

Read more

جی ہاں، پانی چلتا رہے گا

چھوٹی عمر میں جو خفیہ حسرتیں پوری ہوتے ہوتے رہ گئیں اُن میں گرمی کی چھٹیوں میں دھاری دار پاجامے کو آدھا کر کے ’کاچھا‘ بنا لینے کی آرزو بھی شامل ہے۔ یہ بھی کہ پرانے براؤن سینڈل کو کاٹیں اور سلیپر میں ڈھال لیں، جیسا کہ اپنے ارد گرد کئی بار ہوتے دیکھا۔ سیالکوٹ کے آبائی محلے میں البتہ ہم دونوں بھائی ذرا ’وکھری ٹائپ‘ کے بچے تھے جو گلی میں لاٹو اور چکئیاں چلانے یا ’سچل اور جھوٹل،

Read more

ہلکا نیلا نقطہ اور ہم: کائنات (13)

کائنات کا شہری بننے کا خواب دو ہزار سال پہلے اسکندریہ شہر میں دیکھا گیا تھا، جس کا نام اس کے مردہ فاتح سکندر اعظم نے رکھا تھا۔ ٹولیمی، یونانی بادشاہ جنہوں نے سکندر کی سلطنت کا مصری حصہ وراثت میں حاصل کیا، اس لائبریری اور اس سے منسلک تحقیقی ادارہ بنایا۔ شاذ و نادر ہی، اگر کبھی، پہلے یا اس کے بعد ، کوئی ایسی حکومت رہی ہو جو علم کے حصول پر اپنی مجموعی قومی پیداوار کا اتنا

Read more

یونیورسٹی رینکنگ واقعی فراڈ ہوتی ہیں

میں سندھ کی ٹاپ انجینیئرنگ یونیورسٹی سے گریجویٹ ہوا ہوں، جس کا شمار پاکستان کی ٹاپ 10 انجینیئرنگ یونیورسٹیز میں ہوتا ہے، 2013 میں ایچ ای سی نے سندھ کی ٹاپ اور پاکستان کی چوتھی بہترین انجینیئرنگ یونیورسٹی کہا تھا، 2010 میں QS نے دنیا کی 400 بہترین یونیورسٹیز میں شامل کیا تھا، 2020 میں QS نے 400 بہترین ایشیئن یونیورسٹیز میں شامل کیا تھا، یونیورسٹیٹ انڈونیشیا گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ نے دنیا کی 271 نمبر بہترین یونیورسٹی کہا

Read more

مریم نواز: احمد فراز اور فہمیدہ ریاض کا لطیفہ

مریم نواز نے جب پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تو ان کے مخالفین کو بہت اعتراضات تھے جن میں سے چند کا ذکر کرتے ہیں لیکن آج کے کالم کا مقصد وہ اعتراضات دہرانا یا ان کے جوابات لکھنا ہرگز نہیں ہے بلکہ مریم نواز کو ایک خطرے سے آگاہ کرنا ہے جو بہت ہی معمولی نظر آتا ہے لیکن سیاسی جان لیوا ہوتا ہے۔ آئیے پہلے مریم نواز پر اٹھنے والے اعتراضات اور ان کے جوابات کا

Read more

1948 ء میں لکھی گئی متنازع امریکی کہانی: ”دی لاٹری“

مصنفہ: شِرلی جیکسن 27 جون کی صبح، پورے موسم گرما کی دن کی تازہ حدت کے ساتھ، شفاف اور دھوپ زدہ تھی؛ پھول بہت زیادہ کھل رہے تھے اور گھاس بہت زیادہ سبز تھی۔ دس بجے کے قریب، گاؤں کے لوگ، ڈاک خانے اور بینک کے درمیان، چوراہے میں جمع ہونا شروع ہو گئے ؛ کچھ قصبوں میں اتنے زیادہ لوگ تھے کہ اسے مکمل ہونے میں دو دن لگے، جس کا آغاز 27 جون کو ہوا تھا، لیکن اس

Read more