حافظ نعیم۔ جماعت کے نئے امیر: توقعات اور خدشات

حافظ نعیم الرحمان صاحب سراج الحق صاحب کے بعد جماعت کے نئے امیر جماعت اسلامی منتخب ہو گئے جو بادی النظر ایک اچھا فیصلہ معلوم ہوتا ہے۔ حافظ صاحب جوان اور توانائی سے بھرپور ہیں جس کا بخوبی مظاہرہ انہوں نے کراچی اور حیدرآباد میں حالیہ الیکشن مہم کے دوران کیا۔ حافظ نعیم صاحب نے نہ صرف جماعت کے کارکنان کو متحرک کیا بلکہ بہت سے ناراض اور مایوس سابق متفقین جماعت کو بھی واپس لانے میں کامیاب ہوئے اس

Read more

نامور امریکی بروکرز کو آٹھ ملین ڈالر کا جھانسہ دینے والے پاکستانی نژاد عمر خان کون ہیں؟

عمر خان پر الزام ہے کہ انھوں نے طعام کی تقریبات میں سرمایہ کاری کے نام پر لوگوں سے آٹھ ملین ڈالرز سے زائد کی رقم ہتھیائی تھی۔

Read more

جب منگلا ڈیم کی تعمیر نے 80 ہزار افراد کو بے گھر کر دیا: ’ہمیں صرف ایک ہزار روپے مالی معاوضہ دیا گیا‘

ہزار ایکڑ کا علاقہ زیر آب آنے کی وجہ سے تقریبا 80 ہزار لوگوں کو علاقہ خالی کرنا پڑا جن میں اکثریت کو مالی معاوضہ دیا گیا اور تقریبا سب ہی کو نئی جگہ دی گئی۔ لیکن میر پور کے لوگ برطانیہ کیسے پہنچے؟

Read more

فیس بک کی مارکیٹ پلیس پر دھوکے بازوں کے چکرا دینے والے حربوں سے کیسے بچا جائے؟

دھوکے باز افراد آن لائن شاپنگ کے لیے میّسر پلیٹ فارم فیس بک مارکیٹ پلیس پر بھی تیزی سے سرگرم ہیں۔ ان میں سے کچھ تو اپنے متاثرین کو دھوکہ دینے کے لیے شرمناک طریقوں کا استعمال کرتے ہیں۔

Read more

اُردو غزل کا سفر: جمود، پسپائی یا پیش رفت

غزل یوں تو فارسیوں سے اِدھر اردو والوں کے ہاتھ لگی تو اس نے اپنا رنگ ڈھنگ بدلا۔ یہ ویسی نہ رہی تھی جیسی ایران میں تھی مگر 1857 ء کی جنگ آزادی سے لے کر انگریزوں کے ہندوستان چھوڑنے تک مجموعی طور پر اُردو شاعری کا مزاج بہت بدلا تو غزل بھی بدلتی گئی۔ کہہ لیجیے بدلتے ہوئے سیاسی سماجی حالات اسے بھی مسلسل بدل رہے تھے۔ 1857 ء کے ہنگامے میں غالب دہلی میں تھے اور انگریز مقامیوں

Read more

ملتانی ملنگ

”ہیلو ہیلو! ایکسیوز می۔“ اس نے ضرورت سے زیادہ بلند آواز میں سب کو متوجہ کیا اور کھانسنے کے بعد ڈائس پر رکھی تحریر پڑھنے میں لگ گیا۔ یہ رپورٹ اُس نے ابھی ابھی باہر انتظار گاہ میں بیٹھ کر لکھی تھی۔ اُس کے بال بکھرے تھے اور لگ بھگ چار پانچ دن کے بالوں نے بھری رخساروں پر سیاہی پھیری تھی۔ اُس کی توند ایک نیم فارمل قسم کی شرٹ میں تقریباً ایسے پھنسی تھی کہ جلد کی آخری

Read more

سندھ، انگریز اور کراچی

(کراچی کا ایک دل چسپ احوال پیش خدمت ہے۔ یہ نہ تو تحقیقی مقالہ ہے نہ کوئی سرکاری گزٹ۔ دیکھی، پڑھی اور سنی گئی باتوں پر لکھا ایک مضمون ہے۔ طویل اور معلوماتی۔ کراچی شہر کو سمجھنے میں اور اس پر مزید تحقیق کرنے میں اس سے یقیناً ’مدد ملے گی۔ ہمارے دیوان صاحب کراچی کے باسی ہیں۔ ہوم ڈپارٹمنٹ، مجسٹریسی، ڈسٹرکٹ انتظامیہ، کے ایم سی، جیل ایڈمنسٹریشن، ٹرانسپورٹ، محکمہ زراعت اور ریونیو۔ کراچی کے تقریباً ہر انتظامی محکمے سے

Read more

آخری جمعہ

آج آخری جمعہ ہے۔ زندگی میں اس سے پہلا تعارف اماں حضور نے کرایا تھا۔ رمضان کے پہلے دوسرے عشرے میں ہی جب ہمارے عید کے کپڑوں کی شاپنگ ہو رہی ہوتی تھی تو ایک جوڑے کی بجائے کپڑوں کے دو جوڑے ہمارے لئے اماں خرید لیتیں۔ اس نعمت غیر مترقبہ کے باعث ہمارا دل بلیوں اچھلتا اور ہم حیران ہو کر پوچھتے کہ یہ دوسرا سوٹ کس لئے؟ ہم سوچتے شاید عید کے دوسرے دن بھی نئے کپڑے پہنتے

Read more

مجھے حوصلہ دینے والے پیارے ابو جان کے نام خط

پیارے ابو جان! آپ پر سلامتی ہو۔ امید کرتی ہوں جس جگہ آج آپ ہیں بہت خوش ہوں گے۔ آپ سے بچھڑے تین برس گزر گئے۔ آج بھی آپ کا دیا ہوا پیار، حوصلہ، خوشی کا ہر وہ لمحہ جو میں نے آپ کے ساتھ گزارا تھا مجھے بہت حوصلہ دیتا ہے۔ کبھی کبھی مجھے یہ خیال آتا ہے کہ اگر آپ نے مجھے وہ پیار، وہ حوصلہ، وہ خوشی نہ دی ہوتی تو آج میں اتنی مضبوط اور با

Read more

ہاردک پانڈیا سٹیڈیم سے لے کر سوشل میڈیا تک مداحوں کے نشانے پر

انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز ٹیم کے کپتان ہاردک پانڈیا کو احمد آباد، حیدرآباد اور یہاں تک کہ اپنے ہوم گراؤنڈ ممبئی میں مقابلوں کے دوران ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Read more

اسرائیل نہتے شہریوں سے جنگ ہار رہا ہے!

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد منظور ہونے کے باوجود اسرائیل نے جنگ اور ہلاکت خیزی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 25 مارچ کو جنگ بندی کی قرار داد منظور کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران غزہ میں جنگ بند کی جائے، حماس تمام یرغمالیوں کو رہا کرے اور غزہ کے شہریوں کے لیے امدادی سامان کی ترسیل میں سہولت فراہم

Read more

چیتر کے رنگ اور میٹرک کا امتحان

نانی اماں کے گھر، صحن میں کھڑی بکائن کی شاخوں پر ننھے ننھے سبز پتے پھوٹ رہے تھے۔ گیہوں کے کھیتوں سے بل کھا کر گزرتی پگڈنڈیوں پہ اگی خود رو بوٹیوں پر زرد، گلابی، جامنی، طوطیے اور مہندی رنگ کے دل کش پھول کھل گئے تھے۔ لگتا تھا کسی کسان کے سر پہ رکھی دھنک کی گٹھڑی کی ایک گانٹھ کھل گئی ہو اور چلتے چلتے گاؤں کو جاتی پگڈنڈی پر قوس قزح کے سارے رنگ بکھرتے چلے گئے

Read more

اسلاموفوبیا کا ایک موثر علمی جواب

گزشتہ دو دہائیوں سے اسلامو فوبیا بہت زیادہ موضوع بحث رہنے والی اصطلاح کے طور پر سامنے آتی ہے۔ اس سے مراد مغرب میں اسلام یا مسلمانوں کے خلاف بلاجواز اور غیر معقول، خوف، نفرت اور تعصّب ہے۔ اہل ِ مغرب اسلاموفوبیا کی کئی وجوہات بیان کرتے ہیں جیسا کہ مسلمان بہت زیادہ مونولیتھکل یعنی بہت سخت گیر اور غیر لچکدار ہیں یہ نئے دور، نئی روایات اور جدید دور سے ہم آہنگ نہیں ہیں۔ دوسری وجہ ان کے نزدیک

Read more

شاید میں کبھی واپس نہ آ سکوں

اسلام آباد ائرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج میں وہ میرے سامنے والی کرسی پر بیٹھے تھے۔ بزرگوار کی عمر ستر برس سے زیادہ ہی ہو گی، ان کی آنکھیں بند تھیں، بند آنکھوں سے آنسو قطرہ قطرہ بہہ کر ان کی سفید ریش کو بھگو رہے تھے۔ تھوڑی تھوڑی دیر بعد ان کے منہ سے بے اختیار سسکی نکل جاتی تھی۔ ہم میاں بیوی اپنے نواسے کے ہمراہ لاؤنج میں بیٹھے قطر ائر ویز کی دوحہ جانے والی فلائٹ کی

Read more

افسانوں، افسانچوں اور اختراعات پر مبنی کتاب ٹوٹم

اس کتاب میں زیادہ تر علامتی اور تجریدی افسانے ہیں اور آخر میں کچھ بیانیہ یا نیم بیانیہ افسانے بھی ہیں۔ جہاں تک افسانچوں کا تعلق ہے یا اختراعات ہیں وہ ایسے تخلیقی فنکاری ہے کہ تجریدی مصوری کی طرح اگر الٹا کر کے دیکھیں تو تخلیق کار کو سمجھ آئیں کہ یہ تو اپنے خون جگر کی دین ہے کیونکہ اپنی انڈورسمنٹ پاؤں کے بجائے سر پر کندہ کی ہوئی نظر آتی ہے ورنہ سیدھا سیدھا تو یہ ہیئت

Read more

صحتمند معاشرے کی خصوصیات

میری ایک غزل کے چند اشعار ہیں نئی کتاب مدلل جواب چاہیں گے ہمارے بچے نیا اب نصاب چاہیں گے روایتوں کے کھلونوں سے دل نہ بہلے گا بغاوتوں سے منور شباب چاہیں گے حساب مانگیں گے اک دن وہ لمحے لمحے کا ہمارے عہد کا وہ احتساب چاہیں گے پاکستان کے سفر کی خوشگوار یادوں میں سے چند ایک وہ ہیں جب میری ایسے نوجوانوں سے نہ صرف ملاقاتیں ہوئیں جن سے میں پہلے کبھی نہ ملا تھا بلکہ

Read more

کیا ہمارے فیصلے عقلی ہوتے ہیں یا جذباتی؟

ہر انسان اپنے آپ کو عقل مند تصور کرتا ہے اور یہ سمجھتا ہے کہ اُس کے فیصلے عقلی ہوتے ہیں۔ اُسے یہ لگتا ہے کہ جو بات اُس کے ذہن میں نمودار ہو گئی ہے وہ انسانی تاریخ میں کبھی بھی کسی دوسرے انسانی ذہن میں پیدا نہیں ہوئی ہے۔ جن نتائج تک وہ پہنچ چکا ہے وہ حتمی ہیں۔ اُس کے ذہن میں پیدا ہونے والے خیالات پتھر پر لکیر ہیں۔ انفس و آفاق کے تمام سربستہ راز

Read more

گناہ کا اوتار

خدا کا یہ نیا تعارف کتنا پاورفل تھا۔ جب میں اپنی ذات میں پنپتے گناہ کا سراغ پا کر ڈر گیا اور عبادت کی خاطر تم مجھے معبد کی سیڑھیاں پر چڑھاتے لے گئیں۔ میں نے دیکھا کہ تمہیں قرآن کے مضامین پر زبردست دسترس ہے اور میری ازلی معصیت کی یاس بھی سند، تو تم نے مجھے تبدیل ہونے کا عندیہ دے دیا۔ لفظوں کو نوک پلک سنوارنے والے ڈے ڈریمر کو تم الٰہیات کا سبق دینے چلی تھیں۔

Read more

پنجاب 1984: ستونت کور اور شیوے کی کہانی

کیا آپ کسی ایسی فلم کے بارے میں جانتے ہیں جس میں کام کرنے والے تقریباً سبھی اداکاروں نے اخلاقی طور پر اپنا معاوضہ لینے سے انکار کر دیا ہو اور بعد ازاں وہ فلم اتنی سوپر ہٹ ہوئی ہو کہ لوگوں نے اپنے چھوٹے بچوں سمیت 70، 80 سال کے بزرگوں کے ساتھ بھی سینما جاکر وہ فلم دیکھی ہو۔یہ 2014 ء میں پنجابی ڈائریکٹر انوراگ سنگھ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’پنجاب 1984‘ تھی۔ جس میں دلجیت

Read more

سپریم کورٹ کا سجدہ سہو اور بھٹو صاحب کی جھلک دیکھنے والا بچہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے 6 مارچ کو بالآخر سجدہ سہو کرتے ہوئے یہ تسلیم کر لیا کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو ان کے خلاف مقدمہ قتل میں فری ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا (یعنی انہیں انصاف نہیں ملا) فیصلے کے بعد سے یہ بات زیربحث ہے کہ کیا عدالت عظمی کی جانب سے اس اعتراف کے بعد اس نقصان کی تلافی ہو جائے گی جو کم وبیش 45 برس قبل بھٹو صاحب کی پھانسی کے نتیجے

Read more

ڈاکٹر اعظم سمور: فخرِ چکوال

چکوال کے سرکاری اسپتال میں گزرنے والے شب و روز بڑے یادگار رہے۔ یہاں ملنے والے دوستوں اور ان کی بے لوث محبت سے میرا لاہور کی بجائے چکوال کے سرکاری اسپتال سے علاج معالجہ کروانے کا فیصلہ بے حد مفید اور درست ثابت ہوا۔ یہاں نوجوانوں سے لے کر بڑوں تک ہر عمر کے اعزا و یاروں سے بڑا پیار محبت کا سلسلہ رہا۔ خاص کر ملک کاشف اعوان اور علی خان کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر اعظم سمور کے

Read more

نو مئی اور پی ٹی آئی کی خوش خیالی

گزرے دن پہلے ایک بیٹھک میں چند احباب نے گھیر لیا اور پاکستان کی 99.99 فیصد زندہ (جسمانی طور پر) عوام کی طرح سب کے من پسند موضوع مطلب سیاست پر گفتگو شروع کر دی جبکہ احقر سمیت ایک اور دوست اس بات پر مصر تھے کے مدت بعد ہوئی ملاقات میں پیار محبت کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کی صفت کی جاوے لیکن ہک ہا کیا کریں ہماری قوم با شعور ہی اتنی ہے کے مردے کو دفناتے وقت

Read more

صدیق عالم: زندگی اور موت کی پیشگوئی کرنے والا کہانی کار!

کہانی کا آغاز اگر اس جملے سے ہو کہ مجھے ایک خط ملا جس میں یہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ ایک ماہ بعد میری موت واقع ہو جائے گی تو بتائیے آپ کہانی پڑھنے کی خواہش کریں گے یا بیزاری سے کتاب ایک طرف رکھتے ہوئے کہیں گے کیا بے سروپا بات ہے؟ مگر کیا کیجئے کہ ہمیں تو اس ایک جملے نے کسی ہشت پا کی طرح جکڑ لیا اور ہمارے پاس یہ گنجائش ہی نہ رہی

Read more

احساس کے انداز ہاتھی یا امرود

لال بجھکڑ قصے کہانیوں کی ہماری تاریخ کا ایک مقبول ترین کردار رہا ہے لال بجھکڑ کے قصے کہانیاں اور واقعات بڑوں اور بچوں میں ہمیشہ دلچسپی سے سنے اور پڑھے جاتے ہیں ویسے تو لال بجھکڑ ایک فرضی کردار ہے جو بے وقوفوں کی ہر بات کا خلاف عقل جواب دے کر اپنے آپ کے عاقل، یگانہ اور فرزانہ کہا کرتا تھا اور بھولے بھالے سیدھے سادے لوگ ہر ایک مشکل بات کو اسی سے پوچھنے جاتے تھے لیکن

Read more

شاعر کی جادو نگاریاں

شاعری لطیف جذبات کے اظہار ہی کا نام نہیں بلکہ یہ اپنے اندر اتنا وسیع کینوس رکھتی ہے کہ زندگی کی چھوٹی سے چھوٹی حقیقت اور کائنات کی بڑی سے بڑی سچائی کو نہایت عمدگی اور خوبصورتی کے ساتھ ایک شعر میں سمو لیتی ہے۔ شاعری ایک ایسی جادو نگری ہے جہاں نرم گرم احساسات، بہتی ندیوں، گرتے جھرنوں، رم جھم کرتی ساون کی پہلی بارش اور حد نگاہ سمندر کی وسعتوں کی تصاویر انتہائی دلکشی کے ساتھ کھینچی جاتی

Read more

فحش ویب سائٹ کا لنک اور ڈیپ فیک: ’پورن سائٹ پر میری جعلی فحش تصاویر اور ویڈیو ڈالنے والا میرا ہی دوست تھا‘

جوڈی کو ڈیپ فیک پورن میں استعمال ہونے والی اپنی تصاویر ملیں اور پھر انھیں ایک اور خوفناک صدمے کا سامنا کرنا پڑا۔ انھوں نے بی بی سی فائل آن فور کو اس لمحے کے بارے میں بتایا جب انھیں احساس ہوا کہ اس سب کا ذمہ دار شخص ان کے بہترین دوستوں میں سے ایک ہے۔

Read more

کیفے ڈی خان

بشارت صاحب کا دفتر ہماری اکثر آماج گاہ ہوتا ہے۔ گو ہم دونوں کی دنیا علیحدہ ہے۔ مگر دوستی بہت گہری اور فہیم ہے۔ کل ان کے ہاں نعیم خان صاحب آئے تھے۔ ارب پتی مہاجر ہیں۔ چار ممالک میں دس ہوٹل ہیں۔ مصر ہیں کہ بیرونی دنیا میں چکن تکہ انہی نے متعارف کرایا۔ ہارن پور بھارت میں دادا نے 1936 میں کیفے ڈی خان بنایا۔ چکن تکہ ان کی ایجاد ہے۔ بٹوارے پر لاہور آ گئے۔ پنجاب سیکرٹریٹ

Read more

ضرورت ہے ایک مہرباں تھپکی کی

وہ خورشید محمود قصوری کا گھر تھا جہاں میری نواز شریف صاحب سے ملاقات ہوئی۔ کوئی چاہے تو اسے ملاقات تسلیم کرنے سے انکار کر دے لیکن میرے لیے تو وہ ایک یاد گار ملاقات تھی جس میں مجھے ایک شخص کے مزاج کی وہ جھلک دیکھنے کو ملی جس تک پہنچنے کے لیے بعض لوگوں کا سفر کبھی ختم ہی نہیں ہوتا۔ یہ ملاقات کیسے اہم تھی؟ یہ سمجھنے کے لیے پہلے دو واقعات کا ذکر خاص طور پر

Read more

ناول بے چارے لوگ کا تعارف و جائزہ

ناول کے مصنف فیودر میخائلو وچ دستوئیفسکی ( 1821۔ 1881 ) روس کے دارالحکومت ماسکو میں پیدا ہوئے۔ والد گرامی ایک خیراتی اسپتال میں ڈاکٹر تھے گھریلو حالات بچپن سے ہی عدم خوش حالی کا شکار تھے۔ جوان ہوئے تو سینٹ پیٹرز برگ کے فوجی انجینئرنگ اسکول سے گریجویشن کی اور وزارتِ انجینئرنگ سے وابستہ ہو گئے۔ بوجہ عدم دلچسپی اس نوکری سے مستعفی ہوئے اور اپنی ادبی زندگی کا آغاز کیا۔ آپ روسی ادب کے نامور ناول نگار، افسانہ

Read more

جو بھی اس پیڑ کی چھاؤں میں گیا بیٹھ گیا

سردیوں کا اختتام تھا، اسکول سالانہ نتائج کے اعلانات کر رہے تھے، ایسے ہی ایک دن، میں بھی اپنی والدہ کے ہم راہ اپنے اسکول (نارووال پبلک اسکول) پہنچا اور نتیجہ حاصل کیا۔ میں اس وقت ششم جماعت کا طالب علم تھا اور اِس اسکول میں میرا یہ پہلا نتیجہ تھا۔ اُس روز پہلی مرتبہ میں نے اپنے ہم جماعت مصدّق ایاز کے والد گرامی کو دیکھا۔ یہ اس صدی کے پہلے عشرے کا آغاز تھا۔ وہ دھیمے مزاج کی

Read more

شکست تخت پہلوی (ابتدائیہ)

اینڈریو سکاٹ کوپر (Andrew Scott Cooper) کی یہ کتاب (The Fall of Heaven) ایران کے پہلوی خاندان کے بارے میں ہے۔ اس میں بہت تفصیل سے شاہی خاندان کے عروج و زوال کی داستان لکھی گئی ہے۔ قارئین کی دلچسپی کے لیے اس کا کتاب کے کچھ حصے اردو میں ترجمہ کیے ہیں۔ مصنف کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے۔ مشرق وسطی کی تاریخ سے خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔ امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ ٭٭٭            ٭٭٭    

Read more

امرتا پریتم کی دھنو اور ریپ

امرتا کی کردار دھنو ایک متمول گھرانے کی لڑکی، جو ایک لڑکے کی محبت میں گھر سے چلی آئی، لیکن لڑکے نے اسے دوسرے کے ہاتھ فروخت کرنا چاہا تو اس نے عقل مندی سے اس سے خلاصی حاصل کر لی اور بہادرانہ انداز میں اکیلے زندگی گزارنے لگی۔ جس گاؤں میں دھنو نے زندگی گزاری، مرتے وقت اپنا مکان اور تھوڑی سی زمین گاؤں میں موجود لڑکیوں کے اسکول کے نام کر دی، دھنو کے آخری الفاظ تھے ”لڑکیاں

Read more

’ہماری طلاق نہیں ہوئی‘ محبت میں گرفتار ہو کر انڈیا پہنچنے والی سیما حیدر کے پاکستانی ’شوہر‘ نے انڈین عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا

محبت کی خاطر گزشہ سال انڈیا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والی پاکستانی شہری سیما حیدر کے ’شوہر‘ نے ان کے خلاف ایک انڈین عدالت میں کم از کم 19 دفعات کے تحت مقدمہ دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان دونوں کی طلاق نہیں ہوئی۔

Read more

ماہ رمضان

جب سے ہوش سنبھالا ماہ رمضان کی فضیلت کے مختلف پہلو زیرغور رہے۔ اس سے علم میں بھی اضافہ ہوا اور عمل میں بھی۔ سب سے زیادہ قابل ذکر بات ماہ رمضان میں نیکیوں کا باقی ماہ و سال کی نسبت ثواب کا زیادہ ہونا ہے۔ سب اس کی فضیلت کا بتاتے ہیں کہ نماز کا اتنے گنا ثواب ہے روزے کا اتنے گنا ثواب ہے صدقے کا اتنے گنا ثواب ہے ہر نیک عمل کا ستر یا سات سو

Read more

کیا اپریل فول ڈے کا تعلق واقعی مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے کسی سانحے سے ہے؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دن کی تاریخ کے بارے میں بھی معلومات کی کمی ہے اور بہت سے لوگوں کی مختلف آرا ہیں۔ بہت سے لوگ یہ یقین رکھتے ہیں کہ اس دن مسلمانوں کی تاریخ میں ایک سانحہ ہوا تھا۔

Read more

منور سہروردی: بینظیر بھٹو کے ساتھ سائے کی طرح رہنے والے محافظ کو کس نے قتل کروایا؟

سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو نے کہا تھا کہ ’میں منور کا سوگ بالکل ویسے ہی مناؤں گی جیسے میں نے اپنے بھائیوں مرتضیٰ اور شاہنواز بھٹو کا سوگ منایا۔‘ منور سہروردی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اگر وہ زندہ رہتے تو شاید بینظیر بھٹو کا قتل ممکن نہیں ہو سکتا تھا۔‘

Read more

سعودی اور پٹھان : کیف الحال سے پہلا نمک پارہ

سن 2001 ء میں سر زمین سعودیہ سے کسی کو لکھا گیا ایک خط۔ سنہ 2004 ء میں یوسفی صاحب کے حکم پر اسے 20 سال کے لئے پالنے میں رکھ دیا تھا۔ اور اب یہ ”یوسفی سائفر“ ، انتہائی خفیہ سے عام ہونے کو ہے۔ مضمون میرے غیر مطبوعہ سفرنامہ سعودیہ، ”کیف الحال“ کا حصہ ہے۔ ٭٭٭ پہلی بار صحرا میں جا کر اصلی سعودیوں سے ملا تو ان گندمی رنگت والے جفاکش، محنتی اور محبت کرنے والے لوگوں

Read more

دادی پھر سو گئیں

نانی تیری مورنی کو مور لے گئے۔ باقی جو بچا تھا کالے چور لے گئے۔ وہ کھانسنے لگیں، کھانستے کھانستے ان کی آنکھوں میں پانی بھر آیا، وہ دوپٹے کے پلو سے آنکھیں صاف کرنے لگیں۔ زین ان کی کمر پر ہاتھ مارنے لگا۔ ”دادی سناؤ، دادی سناؤ“ کھاتے پیتے موٹے ہو کے چور بیٹھے ریل میں ان چوروں کی خوب خبر لی موٹے تھانے دار نے ”نئیں نہیں، وہ وہ لکڑی کی کاتی“ ۔ وہ پھر شروع ہو گئیں

Read more

کم عمری کی شادی لڑکی کی جنسی، جسمانی اور تولیدی صحت کے لیے نقصان دہ کیسے

فطری بلوغت کے باوجود 18 سال کی عمر سے پہلے بچیوں کی شادی ان کی جنسی، جسمانی اور تولیدی صحت کے لیے نقصان دہ کیوں؟ پاکستان میں حالیہ سالوں میں میڈیا پر کم عمر بچوں کی شادی سے متعلق کئی خبریں پڑھنے اور دیکھنے کو ملیں۔ جن میں سے اکثر کم عمر بچیوں کی بے جوڑ شادیوں سے متعلق واقعات سامنے آئے۔ چند دن بعد خبر تو پرانی ہو کر سکرین سے آؤٹ ہو جاتی ہے لیکن بے جوڑ اور

Read more

بول مٹی دیا باویا!

کہنے کو کہا جا سکتا ہے کہ زندگی ایک سسکی سے شروع ہوتی ہے اور ہچکی پر تمام ہو جاتی ہے مگر کس کی سسکی ؛عورت کی؟ اور کب کی ہچکی؛ دمِ واپسیں پر؟ زندگی کو آغاز دینے والی سسکیاں تو لذت کے لمحے نگل جاتے ہیں گویا یہ اس سطح کا وجودی تجربہ نہ ہوا جو زندگی کی تفہیم ہو سکے۔ رہا آخری ہچکی کا تجربہ، یہ یقینی سہی مگر اس کا ذائقہ جو بھی چکھ لیتا ہے وہ

Read more

’کلک ہیئر‘: ایکس کا وہ فیچر جو ہر خاص و عام صارف کی توجہ حاصل کر رہا ہے

ٹوئیٹر پر چلنے والے تازہ ترین ٹرینڈ میں صارفین آلٹ ٹیکس کا استعمال کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ پیغامات شیئر کر رہے ہیں تاہم اس کا استعمال بینائی سے محروم افراد کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔

Read more

سیتا کماری کی تہذیبی شناخت

بیسویں صدی تہذیبی اعتبار سے ہندوستان کی تاریخ میں ایک خاص موڑ لے کر آئی۔ صدیوں پرانی پرمپراؤں کو تحقیر آمیز نگاہ سے دیکھا جانے لگا نہ چاہتے ہوئے بھی اس خطے کے افراد اپنی روایتوں کو پاؤں تلے روندنے لگے۔ اپنی پہچان کو پس پشت ڈال کر نئی تہذیبی شناخت کا لبادہ اوڑھنے کی کوششیں کی گئیں۔ جن رسوم کو توڑنے کا تصور تک نہیں کیا جا سکتا تھا انہیں پاؤں تلے کچلا گیا۔ اس سلسلے میں قرۃالعین حیدر

Read more

آغا حشر اور ”رستم و سہراب“

نیر مسعود کے افسانہ ”گنجفہ“ میں سادے لب و لہجہ کو اختیار کرتے ہوئے اس حقیقت کو بیان کرتے ہیں کہ جیسی ہماری قسمت ہوتی ہے ویسے ہی ہماری زندگی گزرتی ہے۔ اس افسانہ کے ادبی نقطہ نظر میں کوئی طنز، کوئی دکھاوا، کوئی اغراق اور کوئی شکایت اور بناوٹ نہیں ہے۔ اس کے باوجود، اس افسانہ میں پھیلی ہوئی تلخی افسانہ کو ایک منفرد مقام دیتی ہے۔ افسانہ کے تمام کردار توقعات اور حقیقت کے درمیان تکلیف دہ تضاد

Read more

کیا آپ کو مفت مشورہ چاہیے؟

غلام محمد قاصر نے کیا خوب کہا ہے کروں گا کیا جو محبت میں ہو گیا ناکام مجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا قاصر صاحب سے معذرت کے ساتھ، ہم اس میں کچھ یوں تبدیلی کرتے ہیں کروں گا کیا جو فضول بولنے پر لگ گیا ٹیکس مجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا زیادہ تلاش کرنے کی ضرورت نہیں، آپ کو اپنے اردگرد ایسے کئی افراد مل جائیں گے، جن کے پاس ایک سے بڑھ کر

Read more

بوڑھے بابے کے آنسو اور لاعلمی کی نعمت

دیکھو لاعلمی کتنی بڑی نعمت ہے کہ گلی کی نکر پہ دودھ دہی کی دکان پہ بیٹھا بوڑھا بابا جو ہنسنا بھول گیا ہے، وہ جانتا ہی نہیں کہ اس کی مسکراہٹ چھیننے والا کون ہے۔ چھ ماہ پہلے جوان بیٹے کے لاشے کو کاندھے پہ اٹھائے اسے علم ہی نہیں ہوا کہ اس کا بیٹا طبعی موت نہیں مرا، اسے قتل کیا گیا ہے۔ بوڑھا بابا آنکھوں میں آنسو لیے آتے جاتے ہر نوجوان کے سر پہ ہاتھ پھیرے

Read more

نعرہ

ہم پاکستانی بہت معصوم اور بھولے لوگ ہیں، ہر دور میں ہمیں سبز باغ دکھا کر بیوقوف بنایا گیا ہے۔ ہم عوام ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے بغیر کچھ سوچے اس چراغ کے پیچھے لگ جاتے ہیں جو ہمیں لگتا ہے کہ یہ ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرے گا۔ اس چراغ کو آپ نعرہ بھی کہہ سکتے ہیں جو تقریباً پچھتر سالوں سے لگتا آ رہا ہے اور اس میں ترمیم کر کے عوام کو

Read more

نظریہ انسانیت

سوشل میڈیا ہر کچھ خبریں ایسی ہوتیں ہیں جو آپ کی روح کو جھنجوڑ دیتی ہیں۔ لیکن آپ چاہتے ہوئے بھی ان مظالم کو روک نہیں پاتے مگر ایک لکھاری کے پاس قلم سے بہتر کوئی ہتھیار نہیں ہوتا ہے۔ ہم صرف الفاظ ہی نہیں لکھتے، بعض اوقات سیاہی کے روپ میں ہم مظلومین کے یا اپنے خون جگر سے تحریر لکھ رہے ہوتے ہیں۔ کہیں بھی جب میں کوئی نا انصافی، حقوق کی پامالی یا کوئی ظلم ہوتا دیکھتی

Read more

ایموجی: ایک نئی عالمی زبان

لفظ معنی کی ترسیل کا واحد ذریعہ نہیں ہیں۔ جب لفظ نہیں تھے معنی تب بھی موجود تھے اور ان کے ابلاغ کا کوئی نہ کوئی ذریعہ بھی موجود تھا۔ وہ ذریعہِ ابلاغ کیا تھا؟ انسانی عقل کا مشاہدہ بتاتا ہے کہ وہ ذریعہ اشارے، علامتیں، چہرے کے تاثرات اور لمس تھا یعنی آج کا ترسیلِ معنی کا تیز ترین ذریعہ ایموجی، معنی کی ترسیل کا قدیم ترین ذریعہ ہے یوں کہیے کہ جب لفظ بھی نہیں تھے تب ایموجیز

Read more

نوشین و نکتہ چین

نوشین:اچھا یہ بتاؤ، کہ تم کسی گھسی پٹی، گئی گزری، گری پڑی، مہمل اور لغو چیز کی تعریف کر سکتے ہو اگر کرنی پڑ جائے؟ نکتہ چین:یہ بھی کوئی مسئلہ ہے۔ ایسے کتنے ہیں جن کی تعریفیں کرتے رہتے ہیں۔ نوشین:ارے یہ تم کس طرف پلٹ پڑے۔ میں تو دیکھ رہی تھی کہ تمھارے ہاں خوش اخلاقی کے کچھ امکانات ہیں بھی کہ نہیں۔ نکتہ چین:نیٹشا کا کہنا تھا کہ خوش خلقی میں اگر شدید بیزاری نہیں تو شدید حقارت

Read more

ماں بیٹی کے ملاپ کی کہانی: ’میں 17 سال بعد بیٹی کو دیکھ کر دوبارہ زندہ ہو گئی‘

دنیا میں بہت کم مائیں اس تجربے سے گزری ہوں گی جو کچھ جرمنی میں مقیم ایک ایرانی پناہ گزین ستارہ فاروخی نے برداشت کیا۔ انھوں نے 17 سال کی جدائی کے بعد اپنی بیٹی سپیدہ سے ملاقات کی۔ کئی برسوں کی کوششوں کے بعد وہ دو سال قبل اپنی بیٹی سے ملنے اور اسے گلے لگانے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔

Read more

چھے فاضل ججوں کے مشترکہ خط پر اٹھتے دوطرفہ سوالات۔

پیمرا کے قواعد وضوابط کے تحت چلائے ٹی وی چینلوں پر ”حساس“ موضوعات کو زیر بحث لانا ان دنوں پل صراط پر چلنے کے مترادف محسوس ہوتا ہے۔ مجھ جیسے بے ہنر افراد زندہ رہنے کے لئے مگر بولنے اور لکھنے کے علاوہ کوئی اور طریقہ دریافت ہی نہیں کرپائے۔عمر کے اس حصے میں بھی آ چکے ہیں جہاں کوئی اور وسیلہ اختیار کرنا ممکن نہیں رہا۔ اپنی اوقات میں رہتے ہوئے رزق کمانے کا فریضہ نبھائے جا رہے ہیں۔

Read more

عاصم بٹ منفرد ناول نگار

یہ کیسی عجیب بات ہے کہ کشمیریوں کی گوت بٹ سے تعلق رکھنے والا عاصم ان بہت ساری خصوصیات میں منفرد سا ہے جن کے لیے اس برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوان خصوصی شہرت رکھتے ہیں۔ لا ابالی، بے فکرے پن اور قہقہہ بار سی صفات سے عاصم بٹ کی ذرا کم کم ہی شناسائی ہے۔ اس کی آنکھوں میں ٹھہری ذہانت آمیز سنجیدگی اور ہونٹوں پر جمی خاموشی پل بھر کے لیے دیکھنے والوں کو کئی سوالوں کی

Read more

نور الہدیٰ شاہ کا ٹیلی تھیٹر ”ذرا سی عورت“

ازدواجی زندگی کو خداوند عالم نے عورت اور مرد دونوں کے لیے باعث سکون قرار دیا ہے جہاں مرد کو عورت کے روپ میں اور عورت کو مرد کے روپ میں ہمسفر، بہترین دوست، ہمدرد، دکھ سکھ کا ساتھی ملتا ہے۔ مگر جب معاشرے میں ہم دیکھتے ہیں تو ہمیں ایسے مرد بھی نظر آتے ہیں جو انتہائی خشک مزاج ہوتے ہیں بیوی سے اظہار محبت تو دور بیوی تک کو فراموش کرنے لگتے ہیں ان کے لیے عورت یعنی

Read more

بندر کا شکوہ

آج تقریباً پچاس سال بعد مجھے چڑیا گھر جانے کا اتفاق ہوا، پہلی مرتبہ میں چڑیا گھر اس وقت گیا تھا جب میری عمر12 برس کی تھی، اس وقت مجھے میرے ابا لے گئے تھے۔ ابا کا خیال تھا کہ بچوں کو زندگی میں ایک مرتبہ چڑیا گھر کی سیر ضرور کرانی چاہیے تاکہ انھٰیں اپنا گھر اور چڑیا گھر میں فرق معلوم ہو جائے اور وہ اپنے گھر میں انسانوں کی طرح رہنا شروع کر دیں۔ اس مرتبہ مجھے

Read more

امریکہ کی جانب پہلی اڑان!

کبھی سوچا نہیں تھا کہ امریکہ کا سفر کروں گی۔ طویل ترین فلائیٹ کا سوچ کر ہی دل بیٹھ جاتا تھا۔ پہلے تو مجھے ویزا لگوانے کے لیے اسلام آباد ایمبیسی میں جانا ہی دشوار ترین اقدام لگا تھا۔ بیٹی کے پر زور اصرار پر ہم سب نے یہ کٹھن سفر بھی طے کر لیا۔ ڈیڑھ سال کے بعد ہمارے انٹرویو کی باری آ گئی۔ شدید گرمی اور کڑکتی دھوپ میں پارکنگ لاٹ سے نکل کر ہم ٹوکن لینے کو

Read more

اربن پلاننگ میں خواتین کا حصہ کہاں ہے؟

میں بہت تھک گئی ہوں۔ برا بننا نہیں چاہتی لیکن بسا اوقات تھکن، مایوسی، بیزاری اتنی ہو جاتی ہے کہ اچھائی ہاتھوں سے پھسلتی لگتی ہے۔ پکڑنا بھی چاہوں تو ہاتھ نہیں آتی۔ یقین جانو! بہت تکلیف میں ہوں۔ لگتا ہے پورا شہر، سارے خاندان والے، ارد گرد کا ماحول سبھی مخالف ہیں۔ میرا کچھ بھی نہیں۔ جو سہارا دے۔ آسانی بنے۔ اگر یہ امتحان ہے تو میں تو دینے کو تیار ہوں۔ آزمائش ہے تو مولا کی منشا میں

Read more

شاید کہ اتر جائے ترے دل میں میری بات

بہت سے سرکاری محکموں میں کمیشن جیسے مختلف ناموں سے رشوت کو غیر رسمی طور پر جائز قرار دیا گیا ہے مطلب غیر قانونی طور پر قانونی بنا دیا گیا ہے۔ ملک میں جب بھی کوئی حکومت تبدیل ہوتی ہے۔ خواہ نیا آنے والا جمہوری سیٹ اپ ہو کہ مارشل لائی یا نگران سب ایک ہی رٹ لگائے رہتے ہیں ”خزانہ خالی ہے۔ ملک خطرناک اور بدترین دور سے گزر رہا ہے۔ عوام کو قربانی دینی یوگی“ اب سرمایہ دار،

Read more

حاجی مُراد: ٹالسٹائی کا غیر معروف ناول

لیو ٹالسٹائی کو ‘جنگ اور امن’ اور ‘اننا کارینینا’ جیسے یادگار ناولوں کی بدولت عالمی کلاسیک ادب میں اہم مقام حاصل ہے لیکن حاجی مُراد  ان کا ایک غیر معروف کام ہے جو کاکیشیا  کے ہنگامہ خیز منظرنامے پر قلم بند کیا گیا ہے۔ 1912 میں بعداز مرگ شائع ہونے والا  یہ ناول ایک دل کش داستان پیش کرتا ہے جو نہ صرف ٹالسٹائی کی ادبی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے بل کہ وفاداری، احترام اور آزادی کی جدوجہد جیسے

Read more

نور الہدیٰ شاہ کا ڈرامہ جنگل

جنگل ڈراما سندھ کے جاگیردارانہ نظام کے خلاف ایک مضبوط آواز بن کر ابھرا جہاں وڈیروں کے خلاف بات کرنے کی کسی میں جرات نہیں تھی ان کے خلاف ایک عورت نے قلم اٹھا کر ثابت کیا کہ ظلم کی اندھیری رات کو مٹا کر حق کے اجالے پھیلانے کی طاقت عورت رکھتی ہے۔ اس ڈرامے میں سندھ کی تہذیب و روایات رسم و رواج کو دکھایا گیا جو کسی صحت مند انسانی معاشرے کی روایات نہیں ہو سکتیں۔ عورتوں

Read more

شمالی ایریزونا کا عجائب خانہ

دو سال قبل میری گرینڈ کینین نیشنل پارک (ایری زونا، امریکہ) دیکھنے کی دیرینہ خواہش پوری ہوئی۔ جس کا شمار دنیا کے سات عجائبات میں ہے۔ گہرے اور ہلکے مختلف رنگوں کی چٹانوں، کھائیوں وادیوں اور اس کے بیچ بہتے دریاؤں کو دیکھنا اور ان کے مسحور کن حسن کی ہیبت کو اپنے میں محسوس کرنا اپنے تئیں ایک عجب روح پرور تجربہ ہے۔ جہاں بارہ ہزار قبل رہنے والی انسانی تہذیب کا پتہ چلتا ہے۔ ان تراشیدہ چٹانوں کو

Read more

عوام کو بغاوت پر اُکسانے کے الزام میں11 ماہ قید کاٹنے والا رہنما، جس نے جیل سے رہائی کے فوراً بعد الیکشن جیت لیا

ایک سال قبل تک بہت کم لوگوں کو ان کا علم تھا اور اب وہ ملک کے صدر بننے جا رہے ہیں۔ افریقہ کے مغربی ملک سینیگال کی سیاست میں بصیرو جومائی فائی کے غیر معمولی عروج نے کئی لوگوں کو حیران کیا ہے۔

Read more

افسانہ، ایک انکہی بات

وہ خواب میں ڈر جایا کرتا تھا۔ عمر کا تقاضہ بھی کہہ لیتے یا شاید دوش پریشانیوں کے سر جاتا مگر یہ تو بہت ہی پرانی عادت تھی اسکی۔ انسان بھی کتنا لاچار ہے۔ پہلے اپنی خواہشات کے ہاتھوں جبر کرتا ہے خود پر ۔ انھیں مار کر یا ان کے لیے جدوجہد کر کے یا پھر کوئی ناجائز طریقہ اپنا کر ۔ پھر آنے والی نسل یعنی کے اولاد تو انسان کو کہیں کا چھوڑتی ہی نہیں ہے نا۔

Read more

اور ہم نے کتاب چھپوائی

ایک تصویر انٹرنیٹ پر ایک محترمہ نے پبلک پوسٹ کے طور پر لگائی، یہ حال میں ہوئی کسی آرٹ کی نمائش کی تصویر ہے۔ کسی طرح اتفاقاً یہ تصویر مسافر کے سامنے آ گئی۔ مسافر نے اس مکان کو دیکھا تو زمان کے ایک اور دور میں پہنچ گیا جہاں مسافر اس مکان میں پایا جاتا تھا۔ یہ جگہ آرٹ کے لیے شروع سے مختص رہی ہے۔ یہ لاہور میں ایر فورس کا ایر ڈیفنس سکول تھا جو کہ اب

Read more

غضنفر شاہی، ماہ صیام اور عمران خان

آج مجھے غضنفر شاہی یاد آ رہے ہیں ایک تو اس لیے کہ ان کی دوسری برسی ہے اور پھر ایک وجہ یہ کہ ان کی برسی اس مرتبہ بھی رمضان المبارک میں آئی۔ رمضان ایک خاص موقع ہے اور ایسے خاص مواقع پر اپنے ہی شدت سے یاد آتے ہیں۔ وہ لوگ جن کے ساتھ آپ نے خوبصورت لمحات گزارے ہوتے ہیں۔ جن کے ساتھ آپ کے دکھ اور خوشیاں سانجھی ہوتی ہیں اور وہ لوگ جو آپ کے

Read more

چمونا رائٹر یا چمونی رائٹر؟

ارے انہیں کیسے پتہ چلا؟ کہتے ہوئے ہنس ہنس کے جب ہم بے حال ہو چکے تب ارد گرد بیٹھی سہیلیوں نے پوچھا کہ کیا پڑھ لیا آپ نے جو ہنسی نہیں رک رہی۔

چمونا۔ کہتے ہوئے ہم پھر ہنس پڑے۔
چمونا؟ وہ کیا ہوتا ہے؟
کراچی کی رہنے والی سہیلی نے حیرت سے پوچھا۔
تمہیں چمونے کا نہیں پتہ۔ ہم نے اچھل کر کہا۔
نہیں۔ وہ معصومیت سے بولی۔
کیا تمہیں کبھی چمونوں سے پالا نہیں پڑا۔ ہم مزید حیرت سے بولے۔
اس نے نفی میں سر ہلایا۔

Read more

ایک عورت کی ماہواری پورے خاندان کے لئے نفسیاتی آزمائش ہے؟

 اقبال نے ”تصویر کائنات میں رنگ“ بھرنے کے لئے  ”وجود زن“ کا سہارا لیا۔ اس فنی کرتب کی تحلیل نفسی ایک الگ مضمون ہے۔ لیکن اس رنگین تصویر کے رنگ کب پھیکے اور سیاہ پڑتے ہیں اور اس سے کوئی بھی ماحول کس طرح سے نفسیاتی اور معاشرتی طور پر متاثر ہوتا ہے۔ اس رنگین تصویر کے لب و رخسار اور آنکھوں پر تو ادب نے صفحے سیاہ کر دیے لیکن اس کی روح جسم اور نفسیات کے تاریک اور

Read more

ملائیشیا میں ’اللہ‘ کے نام والی جُرابیں بیچنے کے الزام میں سپر مارٹ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج

ملائیشیا کا آئین شہریوں کو ہر مذہب کی پیروکاری کرنے کی آزادی دیتا ہے لیکن ملک کا سرکاری مذہب اسلام ہے اور یہاں رہنے والے دو تہائی شہری مسلمان ہیں۔

Read more

چرسی ڈھولا ڈاھڈا تنگ کریندا

کہا جا رہا ہے کہ اخباری صحافت مکمل طور پہ زوال پذیر ہو چکی ہے البتہ چند اخبارات نے ویب سائٹ پہ شفٹ ہو کر خود کو بچا لیا ہے۔ ریڈیو اور روایتی ٹی وی بھی زوال پذیر ہو چکے ہیں اور سیٹلائٹ نیوز چینلز بھی دو سال بعد زوال میں چلے جائیں گے۔ مستقبل صرف ڈیجیٹل میڈیا کا ہو گا۔ ڈیجیٹل میڈیا میں بھی وہی چینلز اور ویب سائٹس سروائیو کریں گے جن کے پیچھے تربیت یافتہ سٹاف، تازہ

Read more

پنجاب یونیورسٹی کتاب میلہ اور تین کتابیں

موجودہ دور میں موبائل، انٹرنیٹ اور جدید ٹیکنالوجی نے لوگوں کے ذہنوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ اگرچہ ای بک اور پی ڈی ایف سے بہت آسانی ہوئی ہے، مطالعے کے نئے نئے ذرائع متعارف ہو چکے ہیں اور لوگ ورقی کتب کی جگہ پی ڈی ایف کتابوں کے اسیر ہو رہے ہیں، لیکن پھر بھی پریس سے چھپی ہوئی کتابوں کی اہمیت و افادیت اپنی جگہ مسلم ہے۔ ایکسپو سینٹر بک فیئر 2024، جو کہ فروری کے پہلے ہفتے

Read more

گناہ بے لذت اور معصوم کا خون

ڈاکٹر شبانہ میرے سامنے کھڑی تھی۔ ہسٹری اس نے لی تھی۔ اور وہ ہی انہیں حوصلہ دے رہی تھی۔ لڑکیوں کو جانے کی جلدی تھی اور ڈاکٹر شبانہ کہہ رہی تھی کہ ڈاکٹر صاحب کے پاس مریضوں کی بہت بھیڑ ہے وہ چھٹ جائے تو تمہیں دکھاؤں گی۔ وہ دونوں بہنیں بمشکل چودہ پندرہ سال کی ہوں گی ۔ میں بھی ان کی بے چینی دیکھ رہا تھا۔ جلدی جلدی مریض فارغ کیے اور شبانہ کو پاس بلایا۔ اس معاشرے

Read more

پتنگ کی ڈور سے گلا کٹنے سے نوجوان کی موت: ’عید کے بعد اس کی شادی ہونا تھی‘

پتنگ کی خطرناک ڈور سے بچنے کے لیے ان دنوں میں ہر موٹر سائیکل سوار کو چاہیے کہ وہ اپنے موٹر سائیکل پر ’انٹینا‘ لگا کر رکھے۔ اس طرح وہ پتنگ کی ڈور سے محفوظ رہیں گے۔

Read more

محبی عبدالستار کی بیٹی عائشہ عروج کے نام خط

محترمہ عائشہ عروج صاحبہ! اپنے پاکستان کے سفر کے دوران جب میں میاں چنوں آیا تھا تو مجھے آپ کے والد محبی عبدالستار کی لائبریری میں آپ سے مل کر اور آپ کے ابو کی آنکھوں میں آپ کے لیے محبت ’پیار اور فخر دیکھ کر بہت مسرت ہوئی تھی اور دل نے سرگوشی کی تھی کہ کاش اور بھی پاکستانی باپ آپ کے ابو کی طرح روشن خیال ہوتے اور اپنی بیٹیوں کی کامیابی میں رکاوٹ بننے کی بجائے

Read more

حسن عسکری: صدارتی تمغۂ حسن کارکردگی مبارک

نواب مرزا خان المعروف داغؔ دہلوی ( المتوفی 1905 ) کا ایک شعر 23 مارچ 2024 کو حسن عسکری بھائی کے بعد از وفات صدارتی تمغۂ حسن کارکردگی دیے جانے پر صادر آ رہا ہے : نہ جانا کہ دنیا سے جاتا ہے کوئی بہت دیر کی مہرباں آتے آتے ہمارے ملک میں ہر سال مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر سول سرکاری انعامات ”نشان“ ، ”ہلال“ ، ”ستارہ“ اور ”تمغہ“ کے عنوانات سے دیے جاتے ہیں : نشان

Read more

مارگریٹ ہیملٹن۔ وہ خاتون جنہوں نے انسان کو چاند پر پہنچایا

یہ 1960 ء کی دہائی تھی اور امریکہ اپنے روایتی حریف سوویت یونین کے ساتھ ایک دوڑ میں شریک تھا کہ کون سب سے پہلے چاند پر پہنچتا ہے؟ اس سلسلے میں دونوں ممالک کی کئی کوششیں ناکام ہو چکی تھیں۔ مشہور زمانہ اپالو 11 مشن سے قبل کوئی مشن چاند کی سطح کو چھو تک نہیں پایا تھا۔ ایسے میں 20 جولائی 1969 ء کو اس وقت لوگوں کی حیرانی تعریف میں بدل گئی جب نہ صرف خلابازوں نے

Read more

ہمارے معاشرے میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح میں اضافے کی وجوہات

دنیا میں سب سے خوبصورت اور بہترین رشتہ میاں بیوی کا ہے۔ جتنا یہ خوبصورت ہے۔ اتنا ہی یہ رشتہ نازک بھی ہے اور بھیانک بھی ہے۔ جیسا کہ میرے مضمون سے واضح ہے کہ ہمارے معاشرے میں اور خاص کر پاکستان میں طلاق کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ہر دوسرا تیسرا شخص گارڈین جج کی عدالتوں میں مقدمات کی نظر ہے اور وہ شخص عدالتوں میں کیسز میں الجھا ہوا ہے۔ سوال

Read more

گلگت سے ’اغوا‘ ہونے والی کم عمر بچی کی مانسہرہ میں شادی: ’میری بیٹی نے صرف چھ جماعتیں پاس کی ہیں‘

گلگت سے تعلق رکھنے والی ایک کم عمر بچی اپنے گھر سے جماعت خانے قرآن پڑھنے گئی مگر واپس گھر نہیں آئی۔ ان کے والد مقامی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کروا چکے تھے۔ پھر دو دن بعد اہل خانہ کو خبر ملی کہ اس بچی کا خیبر پختونخوا میں کسی ’16 سالہ‘ لڑکے سے نکاح ہو گیا۔

Read more

اسی برس کا شاعر جسے اور بھی جینا ہے

کچھ دن پہلے انہوں نے کہا تھا کہ انہیں ابھی اور جینا ہے۔ پھر ہنستے ہوئے اپنی بیٹی گیتی سے ہونے والی اس گفتگو کا ٹکڑا سنانے لگے جس میں ممتاز مفتی کا ذکر ہوا تھا۔ جی ممتاز مفتی جنہوں نے نوے برس کی عمر پائی۔ اور مشتاق یوسفی کا بھی، جو پچانوے برس جیے۔ شاید ایک آدھ مثال سو برس جینے والے ادیب کی بھی ان کے ذہن میں تازہ ہو گئی ہو گی مگر وہ یہ والا جملہ

Read more

ہم نے غلط ہیرو تراش رکھے ہیں

پہلی سے پانچویں جماعت تک کے کسی بچے سے اس کے مستقبل کے عزائم کے بارے میں دریافت کریں۔ وہ بڑے ہو کر کیا بننا چاہتا ہے۔ ہمارے زمانے میں سکول چھہ سال کی عمر میں پہلی جماعت سے شروع ہوا کرتا تھا۔ پہلی جماعت میں تو ہم نے اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنا جلد بازی جانا، مگر دوسری جماعت تک عمیق غور و فکر کے بعد ہم نے فیصلہ کر لیا کہ ہمیں پائلٹ بننا چاہیے۔ دوسرے

Read more

انڈین گرل بینڈ ’وش‘ آئی پاپ کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے کے لیے پرعزم

انڈیا میں لتا منگیشکر، آشا بھوسلے اور شریا گھوشال جیسی خواتین گلوکاروں کی ایک طویل تاریخ ہے۔ موسیقی میں نوراں سسٹرز کی بھی کامیاب جوڑی رہی ہے۔ تاہم، ماضی میں انڈیا میں لڑکیوں کے بینڈز کو کچھ خاص پذیرائی نہیں ملی ہے۔

Read more

جینسن ہوانگ: جو ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کے سربراہ بننے سے پہلے بیت الخلا اور برتن دھوتے رہے

ہوانگ کو آج ’گھنٹہ، سال اور شاید دہائی کا آدمی‘ سمجھا جاتا ہے مگر ہوانگ کی کہانی مشکلات، خطرات اور سخت محنت سے خالی نہیں رہی۔ اس کہانی میں بیت الخلا دھونے اور ویٹر کے طور پر کئی کھنٹوں تک مشقت کرنا بھی شامل ہے۔

Read more

مذہبی ہم آہنگی کے عملی نمونے کراچی کے تعلیمی و مذہبی ادارے

دنیا بھر میں موجود تمام مذاہب کا مل جل کر ہم آہنگی کے ساتھ رہنا اور پرامن حالات کے لیے کوشش کرنا بین المذاہب ہم آہنگی کہلاتا ہے۔ کسی بھی معاشرے میں جہاں تمام روزمرہ کے معاملات معمول کے ساتھ بغیر کسی پرتشدد اختلافات کے چل رہے ہوں پرامن معاشرے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ یعنی ایسا معاشرہ جہاں زندگی کے معاملات پرسکون اور صحت مندانہ طریقے سے جاری و ساری ہوں۔ اور تمام مذاہب و مسلک کے لوگ بلا امتیاز

Read more

رفاقت حيات کا ناول رولاک

اگر کسی کتاب کو شروع سے آخر تک پڑھ لیا جائے تو یہ نہ صرف قاری کے لئے ایک اطمینان بخش لمحہ ہوتا ہے بلکہ کتاب اور مصنف کی کامیابی کی بھی دلیل سمجھی جاتی ہے اور اس لحاظ سے رولاک اور رفاقت حیات کامیابی کے مبارک باد کے مستحق ٹھہرتے ہیں کیونکہ میں یہ ناول آغاز سے لے کر انجام تک پڑھ چکا ہوں، گو کہ ضخامت کے لحاظ سے یہ چھ سو انہتر صفحات اور چھیالیس اقساط پر

Read more

وہ بچھڑا کچھ اس ادا سے

تسخیر کائنات میں دنیا عارضی پناہ گاہ ہے۔ اس میں خدا نے انسان کو اشرف المخلوق پیدا کیا ہے۔ اسے عقل و فہم میں بلند پایا مقام عطا کیا ہے۔ تمام نسل انسانی فرزند آدم ہیں۔ روز اول سے یہ سلسلہ تواتر و تسلسل کے ساتھ جاری و ساری ہے۔ انسان پردیسی اور مسافر ہے۔ یہ اس کا اصلی وطن نہیں ہے بلکہ اس کا اصلی وطن فردوس ہے۔ یہ دنیاوی دستور ہے کہ ہر انسان دنیا میں آنکھ کھولنے

Read more

باپ

باپ جنت کا دروازہ یہ تو سب جانتے ہیں مگر باپ دنیا میں ایک گھنا سایہ ایک بے لوث بے غرض محبت کا ایسا چشمہ ہے جس سے ہر موسم میں ٹھنڈا میٹھا پانی بہتا رہتا ہے۔ باپ وہ چھت ہے جو سخت گرمی خود برداشت کرتا ہے مگر اپنی اولاد کو مکمل سایہ فراہم کرتا ہے موسموں کی سختی یا زمانے کی بے رخی اپنوں کی بے حسی یا غیروں کی خودغرضی سب چپ چاپ سہتا ہے مگر اپنی

Read more

یہاں ہر کام تسلی بخش کیا جاتا ہے

صاحبو! ہم سب ایک ایسے دیس کے باسی ہیں جہاں جدت اور جدید ٹیکنالوجی کی تمام تر رعنائیاں اور صلاحیتیں بھی بے بس و دست پا نظر آتی ہیں۔ اب آپ خود ہی دیکھئے نا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ہوتے ہوئے بھی یہ جدت ”موچی“ اور ”موچی دروازے“ کے کام اور نام کو تبدیل نہ کر سکی ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ ہمارے دیس میں ”موچی گیری“ کے کام کو کوئی روک نہیں پایا ہے اور نہ ہی

Read more

ناول ’باپ اور بیٹے‘ کا تعارف و جائزہ

ایوان رتگینف روس کے عالمی شہرت یافتہ ادیب تھے جو 9 نومبر 1818 کو اور یول میں پیدا ہوئے۔ معیاری اور نئی روایات پر مبنی کام پیش کرنے کی وجہ سے انہوں نے عالمی کلاسیکی ادب میں اپنی منفرد شناخت پیدا کیا۔ انہوں نے اپنے بچپن کا زیادہ تر حصہ خاندانی جاگیر پر ہی قابل اساتذہ کی زیر نگرانی گزارا۔ اعلی تعلیم کے لیے ماسکو یونیورسٹی میں داخل ہو گئے، وہاں ایک سال گزارنے کے بعد وہ پیٹرزبرگ یونیورسٹی میں

Read more

ہمروٹ چھتیسی: عمرکوٹ کا حسن

عمرکوٹ کو تھر کے لوگ محبت سے امرانو کہتے ہیں، برصغیر کے تاریخ نویسوں نے عمرکوٹ کو کبھی الف سے کبھی عین سے لکھا ہے، لوک شاعری میں امرانو اور امرکوٹ کے نام ملتے ہیں۔ سنسکرت اور ہندی میں عمرکوٹ کو ہمیرکوٹ بھی لکھا گیا ہے۔ ہمیرکوٹ سے ہمروٹ بنا ہے۔ ”ہمروٹ چھتیسی“ میں ریگستان کے نامور کوی بانکی داس کے عمرکوٹ کے پس منظر میں چھتیس دوہے ہیں۔ سوڈھوں سے پہلے عمرکوٹ پر سومروں کی حاکمیت تھی، لوک شاعری

Read more

راج نیتی کا کھیل اور ہمارے شہداء!

16 مارچ کی شب ماؤں کے جگر گوشے گھروں کی عافیت سے میلوں دور سنگلاخ گھاٹیوں میں وطن کی سرحدوں کی نگہبانی پر مامور تھے۔ اسی رات کے پچھلے پہر جب روشنیوں میں نہاتے شہر اور بستیاں سحری کے لئے بیدار ہوئے تو وطن کے بیٹے تاریکی میں حملہ آور ہونے والے دہشت گردوں کے ساتھ نبرد آزما تھے۔ معرکے میں سات خاکی پوشوں نے جام شہادت نوش کیا۔ ان شہیدوں کا تعلق کسی ایک صوبے، ایک شہر، ایک مسلک

Read more

گانے اور طنز و مزاح میں ماہر پنجاب کی میراثی برادری جنھیں دیکھ کر انگریز بھی حیران رہ گئے

پنجاب کی عام بول چال میں میراثی کا لفظ دریا، مٹی اور زراعت کی طرح عام ہے۔ نئی زندگی کی آمد کی خوشی ہو یا کسی کے مرنے پر سوگ، یہ مواقع میراثی کے بغیر ادھورے سمجھے جاتے تھے۔

Read more

میڈرڈ کی گلی!

میڈرڈ جانے والی فلائٹ تھی تو انٹر نیشنل مگر جہاز باوا آدم کے زمانے کا تھا۔ چھوٹی چھوٹی سیٹیں اور فون چارج کرنے کا انتظام ہی نہیں۔

ہم کھڑکی کی سائیڈ پر تھے اور ہمارے ساتھ ایک ادھیڑ عمر جوڑا بیٹھا تھا جو امریکہ سے چھٹیاں گزارنے یورپ آیا تھا۔

ہلکی پھلکی گپ شپ ہوئی۔ ہم تھوڑی دیر اونگھے اور لیجیے میڈرڈ آ پہنچا۔

جہاز سے نکلے، فون دیکھا تو بند۔ اوہ بیٹری تو جواب دے گئی۔ ہم بیٹری چارجر گھر بھول آئے تھے، جہاز میں چارجنگ ساکٹ نہیں تھی۔ یعنی غریبی میں آٹا گیلا۔

Read more

40 لاکھ یوٹیوب سبسکرائبرز والے عرفان، جو کبھی ایک رکشہ ڈرائیور تھے

ایک صبح ہم عرفان سے ان کے دفتر چنئی میں ملے۔ انھوں نے ہم سے اپنے ابتدائی سفر، یوٹیوب چینل کی ترقی، مشہور شخصیات کے انٹرویوز اور حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے بہترین مواد تخلیق کار کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بارے میں بات کی۔

Read more

شہریار خان کی وفات: بھوپال کی شہزادی عابدہ سلطان کے بیٹے کا شاہی محل سے ملیر تک کا سفر

سابق سیکریٹری خارجہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان 89 برس کی عمر میں سنیچر کو وفات پا گئے ہیں۔ وہ 29 مارچ 1934 کو بھوپال کے ’قصر سلطانی پیلس‘ میں پیدا ہوئے۔ شہریار خان کا بھوپال کے شاہی محل سے کراچی کے ملیر کے بنا بجلی کے گھر تک کے سفر اور پھر سفارتکاری سے لے کر کرکٹ سفارتکاری تک کے احوال۔

Read more

استاذالاساتذہ پروفیسر ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا

دنیائے اردو ادب کے ممتاز اور بین الاقوامی شہرت و مقبولیت کے حامل معروف محقق، ادیب، نقاد، مفکر، مدون، مولف، مصنف، ماہر اقبالیات، ماہر امجدیات، ادیب اور استاذ الاساتذہ جناب پروفیسر ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا صاحب کی تاریخ ولادت پاکستان سے ہم رشتہ ہے اور قیام پاکستان سے جڑی ہوئی ہے۔ 23 مارچ 1940 یوم قرارداد پاکستان بھی ہے اور پروفیسر ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا صاحب کا یوم ولادت بھی۔ سید فخرالدین بلے کی قائم کردہ ادبی تنظیم قافلہ کے

Read more

اغواکاروں سے مذاکرات: وہ شخص جو بغیر معاوضہ لیے ’نرم لہجے میں بات کر کے‘ یرغمالیوں کو رہا کرواتا ہے

نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا کے ایک تھنک ٹینک سینٹر فار ڈیموکریسی اینڈ ڈویلپمینٹ کے مطابق شمال مغربی نائیجیریا میں 100 سے زیادہ گروہوں میں تقریباً 30 ہزار ڈاکو کام کرتے ہیں۔

Read more

”شوگر سٹریٹ“ میں نجیب محفوظ کے ساتھ

اردو ادب کی ایک اچھی روایت یہ ہے کہ جو بھی کتاب بین الاقوامی سطح پر قارئین کی توجہ کا مرکز بنتی ہے، اردو مترجم فوراً اس کا اردو ترجمہ کر کے پڑھنے والوں کے لئے آسانی پیدا کرتے ہیں۔ خاص طور پر دوسری زبانوں کے فکشن کی تقریباً تمام مشہور کتابوں کے اردو تراجم دستیاب ہیں۔ مگر اس سے ایک طرف جہاں اردو زبان کا دامن وسیع ہو رہا ہے اور اردو ادب میں نت نئے خیالات متعارف ہو

Read more

کچھ غیر دیانتداری کی باتیں

دنیا کے سب معاشروں میں جینوئن ادیبوں کے ساتھ ہمیشہ یہ المیہ رہا ہے کہ یا تو معاصر زمانے نے ان کی قدر نہیں کی یا پھر ان کے کام کو چوری سے مطلب اپنے نام سے چھپایا جاتا رہا ہے۔ تاریخ بعد میں اس کی قدر قیمت کس طرح متعین کرتی ہے یہ ادیب کا مسئلہ نہیں۔ ملکی، غیر ملکی کانفرنسوں میں شرکت، ادبی جلسے، جلوسوں میں اپنی موجودگی، طاقت ور لوگوں کے ساتھ ایک ہی میز پر بیٹھ

Read more

تحریک انصاف کی حماقتیں

مغل بادشاہ اورنگ زیب کی بیٹی زیب النساء پڑھی لکھی اور شعر و شاعری سے شغف رکھتی تھی۔ ایک روایت کے مطابق وہ گورنر عاقل خان سے محبت کرتی تھی۔ عاقل خان نوکری چھوڑ کر گھر آ گیا۔ ایک دن وہ گھوڑے پر سوار محل کے نیچے سے گزر رہا تھا کہ زیب النساء نے اسے دیکھ لیا۔ تاسف بھرے لہجے میں بولی۔ شنیدم ترک خدمت کرد عاقل خان ز نادانی۔ (سنا ہے کہ عاقل نے نادانی میں ملازمت چھوڑ

Read more

شاعری کا عالمی دن اور صحرائے تھر کے رومانوی دوہے

صحرائے تھر میں ریت کے ٹیلوں پر کبھی زندگی تلخ تر ہو جاتی ہے، تو کبھی رومان پرور محسوس ہونے لگتی ہے۔ کبھی ایسا سکون محسوس ہوتا ہے کہ دل کی دھڑکن اور زمین کی گردش تک سنی جا سکتی ہے۔ کبھی ہواؤں کا ایسا شور اٹھتا ہے کہ اپنا کہا بھی سنا نہیں جا سکتا۔ کبھی آسمان اتنا قریب محسوس ہوتا ہے کہ دل بے چین ہو کر ستاروں کو چھونے کے لیے مچلتا ہے۔ کبھی وہ اتنا دور

Read more