صوفی فوبیا اور جدید علوم

آج ہمارے ایک دیرینہ دوست جو کہ تصوف کے ایک سلسلے سے وابستہ ہیں، ان سے گفتگو ہو رہی تھی اور میں نے ان کو غوث پاک کی چٹکلوں بھری کرامات کی ایک ویڈیو دکھا دی۔ موصوف کہنے لگے کہ تمہیں ”صوفی فوبیا“ ہو گیا ہے۔ یہ اصطلاح میں نے زندگی میں پہلی دفعہ سنی ہے۔ شاید اس کی ایک وجہ یہ بھی ہو کہ آج کل فوبیا کی اصطلاح مغرب میں عام ہے اور ہمارے لوگ بھی اس کو

Read more

مدینہ شریف کہاں واقع ہے؟

24 نومبر کا ”یوم مارو یا مر جاؤ“ ابھی منزل مراد تک نہیں پہنچا۔ سو اس کے انجام سے قطع نظر، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے اس شہرہ آفاق بیان کا تذکرہ ضروری معلوم ہوتا ہے جس نے پی۔ ٹی۔ آئی کی بے ہنری اور کم دانشی کی ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ پی۔ ٹی۔ آئی جب بھی کوئی ایسا کارنامہ سرانجام دیتی ہے، لوگ انگشت بدنداں، تصویر حیرت بنے سوچتے رہ جاتے ہیں کہ

Read more

خالد احمد: Sleeveless but Seamless Editor

یادش بخیر دلدار پرویز بھٹی مرحوم آفس کی سیڑھیاں چڑھ کر کمرے میں داخل ہوتے تو ہمیشہ ایک ہی نعرہ مستانہ بلند کرتے، ہاں بھئی کہاں ہیں آپ کے سلیو لیس ایڈیٹر؟ مکرمی خالد احمد صاحب اپنے کیبن کے دروازے سے جھانک کر کہتے، آئیے! آئیے! بھٹی صاحب کیسے ہیں؟ کیا خبریں ہیں؟ پھر دونوں صاحبان کے درمیان جاندار گفتگو شروع ہو جاتی اور ہم علم و ادب کے موتی چنتے رہتے۔ بات ہے ہفتہ وار آج کل کے دور

Read more

پوچھتے ہیں وہ کہ خالد (احمد) کون ہے؟

خالد احمد پر لکھنے سے پہلے اُن کے مشہور زمانہ کزنوں کا تذکرہ ضروری ہے کیونکہ ایک پھوپھی زاد عمران خان اس وقت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہے اور اُس کی رہائی کے لیے ملک بھر میں پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ دوسرا چچا زاد ماجد خان دنیائے کرکٹ میں مائٹی خان کے نام سے جانا جاتا ہے، اور سیاسی یا کسی دوسرے حوالے سے غیر متحرک ہے۔ خالد احمد رواں سال اٹھارہ نومبر کو اکیاسی برس کی بھرپور

Read more

جمہوریت، فاشزم اور کمیونزم: حصہ اول

ڈاکٹر خالد سہیل کا سوال۔ محترمہ معظمہ سارہ علی صاحبہ سیمینار کے بعد میں چاہتا ہوں کہ آپ جمہوریت، فاشزم اور کمیونزم ان تینوں نظاموں کے بارے میں اپنی رائے اور ان کا فرق ان کی چند مثالوں کے ساتھ ایک مضمون میں قلمبند کر کے اپنی رائے سے آگاہ کریں؟ میرے محترم دوست ڈاکٹر خالد سہیل، آپ کا محبت اور دانائی بھرا سوال نامہ جب مجھے ملا تو ان دنوں میں آپ کی ہی کتاب گرین زون فلسفے کو

Read more

فرقہ واریت کی آگ میں جلتا پاکستان

پاکستان میں فرقہ ورانہ فسادات کی تاریخ دلخراش اور شرمناک ہے۔ ستر اور اسی کی دہائیوں میں یہ فسادات اس وقت زور پکڑنے لگے جب ضیاء الحق مسند اقتدار پر قابض تھے۔ اس وقت اور بعد ازاں پارہ چنار سے گلگت بلتستان تک اور جھنگ سے کوئٹہ تک پاکستان فرقہ واریت کی آگ میں جلتا رہا۔ ان واقعات میں اب تک ہزاروں بے گناہ شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ہزاروں زخمی ہوئے اور ہزاروں لوگ ہجرت کر چکے ہیں۔

Read more

پاکستان ٹیلی ویژن کے 60 سال

ٹیلی ویژن کی ابتداء 1930 میں ہوئی۔ امریکہ اور برطانیہ میں 1950 میں ٹی وی کا آغاز ہوا اور 1960 میں پوری دنیا میں اس کا پھیلاؤ شروع ہوا۔ ٹیلی ویژن دو الفاظ ٹیلی اور ویژن کا مجموعہ ہے۔ ٹیلی کا مطلب دوری یا دور ہے اور ویژن کا مطلب دیکھنا ہے۔ اس طرح اس کا مطلب ہوا دور سے دیکھنا۔ ہندوستان کے سرکاری ٹی وی کا نام اسی مناسبت سے دور درشن ہے۔ یعنی دور سے دیکھنا۔ ٹیلی ویژن

Read more

پبلک اسکول ری آرگنائزیشن فیز ٹو کا مستحق کون

صحت اور تعلیم بنیادی شعبہ جات ہیں اور ریاست کی اولین ترجیح میں ایسی سہولیات عوام کو پہنچانے کی ذمہ داری ہے۔ ہر دور حکومت پانچ سال کے دورانیے پر محیط ہوتا ہے لیکن تشکیل پانے والے منصوبے بیس سال کے لیے بھی بنا دیے جاتے ہیں۔ پھر نا تو حکومتیں اپنی مدت مکمل کر پاتی ہیں اور نا ہی منصوبے کامیاب ہوتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی حال صحت و تعلیم کے ساتھ ہو رہا ہے ویسے تو ہمارا نظام

Read more

ڈائنو سار کی ڈائری سے ایک ادھورا صفحہ

ایلیٹ اور ایلیٹزم کی بھینٹ چڑھ جانے والی پاکستانی بہاری بین الاقوامی شاعرہ کے نام پاکستان میں سماج، شناخت، کلاس، معاشی حیثیت اور فکری اڑان سے جڑے سمجھوتوں، گردابوں اور عذابوں کو صرف وہی پوری طرح جان سکتے ہیں جو زندگی کو اپنے طریقے سے جینا چاہتے ہوں اور زندگی کو، اس کی تمام رعنائیوں کو اپنی گرفت میں بھی رکھنا چاہتے ہوں۔ یاد کی دھند میں گزرے ماہ و سال میں ایسے انسانوں کو دیکھنے کی کوشش کرتی ہوں

Read more

خورجی کے خوارج اور گرو کی بانی

میلان کنڈیرا کا ناول ’وجود کی ناقابل برداشت لطافت‘ ہماری نسل کا نمائندہ ادبی استعارہ ٹھہرا۔ ہماری نسل نے ساٹھ کی دہائی کے خواب آگیں برسوں میں آنکھ کھولی۔ جوانی میں سرد جنگ کے خاتمے اور عالمی جمہوری ابھار سے جذبوں کو مہمیز کیا۔ مذہبی دہشت گردی کا جنم دیکھا اور اب بڑھاپے میں جمہوریت دشمن اور مقبولیت پسند سیاست کا بڑھتا ہوا اندھیرا دیکھ رہے ہیں۔ ناول کا خلاصہ بیان کرنا ممکن نہیں۔ ایک منظر یاد دلانا مقصود ہے۔

Read more

فرقہ واریت میں سلگتا پاکستان اور ہمارا کردار

ایک بار پھر ملک میں فرقہ واریت کی آگ لگائی گئی ہے۔ شیعہ فرقہ کے بعد اب سنی افراد پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ علاقے کے لاکھوں لوگوں کے جانی و مالی نقصان کے ساتھ ساتھ اس وقت پورے ملک کے فرقہ ورایت کے آسیب میں جانے کے شدید خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ اس تمام تر صورتحال میں قابل افسوس ہم سب کا کردار ہے، نہ تو اس صورتحال میں خود کوئی مثبت کردار کر رہے

Read more

ریاست بمقابلہ عمران خان اور دو نمبر انقلابی

اتوار 24 نومبر2024ء کی صبح اٹھ کر یہ کالم لکھ رہا ہوں۔ ریاست بمقابلہ عمران خان کے عنوان سے 2022ء کے اپریل سے جاری مقابلے بتدریج حق و باطل کے معرکوں میں بدلنا شروع ہو گئے۔ آج کے دن وہ نظر بظاہر ’آخری مرحلے‘ میں داخل ہوں گے۔ سادہ ترین الفاظ میں ریاستی زعم اور سیاستدان کی ضد کے مابین مقابلہ ہے۔ سیاستدان کو گمان ہے کہ پاکستانی عوام کی بے پناہ اکثریت دل وجان سے اس کی فدائی ہے۔

Read more

قلعہ بند پاکستان

تحریک انصاف کا احتجاج روکنے کے لیے صرف اسلام آباد و راولپنڈی کو ہی حصار بند نہیں کیا گیا بلکہ ملک بھر کے دیگر شہروں میں بھی رکاوٹیں کھڑی کر کے مظاہرین کو روکا گیا۔ احتجاج ناکام بنانے کے لئے گرفتاریاں اور گھروں پر چھاپے مار کر قبل از وقت حراست کا سلسلہ اس کے علاوہ ہے۔ دوسری طرف صوبہ سرحد کے وزیر اعلیٰ اور متعدد وزرا لوئر کرم میں خوں ریزی کے مسئلہ سے نمٹنے کی بجائے اسلام آباد

Read more

جب شاہِ ایران نادر شاہ نے گجرات پر حملہ کیا

اٹھارہویں صدی میں دہلی کے بدلتے سیاسی حالات لاہور پر براہ راست اور گجرات پر بالواسطہ اثر انداز ہوتے رہے ہیں۔ ایسی سیاسی صورتحال میں گجرات چار وجوہات کی بنا پر متاثر ہوتا رہا تھا: اول، اس کا جغرافیائی محل وقوع جس کے شمال مغرب میں دریائے جہلم اور جنوب مغرب میں دریائے چناب تھا۔ یہ دونوں دریا پنجاب میں داخل ہونے کا بہترین راستہ تھے۔ دوم، گجرات دریائے سندھ کی حدود سے نکل کر پنجاب کی حدود میں پہلا

Read more

مصنوعی ذہانت یا دو دھاری تلوار

یہ تقریباً تئیس سال پہلے کی بات ہے، جب ہم حیدرآباد میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں شریک تھے۔ ذوالفقار علی بھٹو کے سیاسی رفیق اور مشہور دانشور (مرحوم) ڈاکٹر مبشر حسن نے عالمی استعماری قوتوں کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (WTO) کے طریقہ کار اور ایجنڈے کو تفصیل سے بیان کیا، اور کہا کہ مستقبل میں ملکوں اور قوموں پر قبضہ ہتھیاروں سے نہیں بلکہ سائنسی ایجادات اور

Read more

عمران کی سیاست وزیر اعظم ہاؤس یا سڑکیں

عمران خان کے سیاست میں آنے کے صرف دو ہی مقصد ہیں وزیر اعظم ہاؤس یا سڑکیں۔ اگر بات عمران خان کے جرائم کی کی جائے تو اس کے جرائم ذوالفقار علی بھٹو سے بھی بڑے ہیں۔ بھٹو نے تو راولپنڈی کے ایک چوک میں صرف ایک کاغذ لہرایا تھا جس کو بھٹو نے امریکی سازش کا نام دیا تھا پھر اس دن کے بعد بھٹو کے لیے ہر دن مشکلات سے بھرپور ثابت ہوا۔ چھ سال پرانے ایک مقدمے

Read more

فرخ سہیل گوئندی کا نگار خانہ (The Thirty Two)

فرخ سہیل گوئندی کے بارے میں ایک بات تو وثوق کے ساتھ کہی جا سکتی ہے، یہ آدمی امریکہ کے سفر پر ہو یا دنیا کی کسی سرزمین پر جہاں گردی کرتا ملے اس کا دل اپنے آبائی شہر سرگودھا کے لئے دھڑک رہا ہو گا، آنکھیں لاہور کی شاموں و سیاسی محفلوں کی راہ دیکھ رہی ہوں گی، اور ذہن رفتگاں کی یاد سے خالی نہ ہو گا۔ فرخ سہیل گوئندی کی اس کتاب The Thirty Two کے بارے

Read more

چین سی پیک سے پیچھے نہیں ہٹے گا

پاکستان اور چین نے گزشتہ بدھ کے روز انسداد دہشت گردی کی جن مشترکہ مشقوں کا آغاز کیا اُن کا مقصد فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنے کے علاوہ دونوں ممالک کے مابین ملٹری ٹو ملٹری تعلقات کو تقویت پہنچانا ہے۔ پہلے بھی دونوں ریاستیں دفاعی پیداوار، ٹیکنالوجی اور تربیت میں دیرینہ تعاون کا ریکارڈ رکھتی ہیں، چین پاکستان کو لڑاکا طیارے اور آبدوزوں سمیت جدید ہتھیار فراہم کرنے والا بڑا دفاعی سپلائر ہے، تاہم جاری مشقیں کراچی اور

Read more

”گولڈ“ کے کھلنڈرے روبوٹ

صاحبو! تاریخ کے بھی دلچسپ نشیب و فراز ہوتے ہیں، تاریخ کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی کوششیں ہر دور میں کی جاتی رہی ہیں مگر تاریخ ہے کہ اپنی ثابت قدمی پر استقامت سے مضبوط قدموں سے کھڑی رہی اور کھڑی ہے، زمانے کے مدوجزر اور موسموں کی تبدیلی نے انسانی سماج میں ہلچل پیدا کی، زمین کے پاؤں اکھڑے یا بستیاں برباد ہوئیں، تاریخ نے ان حقائق ہی کو رقم کیا جو اس وقت کی تلخ حقیقت تھے، پھر

Read more

چھبیسویں آئینی ترمیم پر ایک نظر

قانون سازی ایک قانون ساز ادارے کے ذریعہ قوانین بنانے اور نافذ کرنے کا عمل ہے۔ یہ قانون کا بنیادی ماخذ ہے اور دو الفاظ سے بنا ہے : legis جس کا مطلب ہے قانون، اور latum جس کا مطلب ہے بنانا۔ 2022 کے بعد سے قوانین میں تبدیلی کی باتیں عملاً تب دکھائی دیں جب 2023 میں پریکٹس اور پروسیجر میں ترمیم کی گئی، اس ترمیم کے مطابق سب سے پہلے چیف جسٹس کے اکیلے سوموٹو اختیار کو ختم

Read more

تاریخ کے ڈینجر زون میں پیدائش

جب ہم یہ کہتے ہیں کہ ملک تباہی کے دہانے پر ہے، تو تاریخی عمل کو سمجھنے والے اس وقت بھی یہ یقین رکھتے ہیں کہ تباہی کے آخری لمحے تک پہنچنے میں بھی ابھی متعدد نسلیں باقی ہیں، جنھیں اس شدید بحرانی دور سے اپنی زندگیاں نچوڑ کر گزارنی ہیں۔ رومی سلطنت جس عظمت کی بلندی پر فائز رہی ہے، ریاستِ پاکستان اس کے بارے میں خیال، احاطہ سوچ میں بھی نہیں لا سکتی۔ لیکن رومی سلطنت کے زوال

Read more

گورنر و وزیرِ اعلیٰ سے وفاقی امنگ تک

دیکھا اسد کو خلوت و جلوت میں بارہا دیوانہ گر نہیں تو ہشیار بھی نہیں دیوانگی و ہشیاری کو ذرا نظر انداز کرتے ہوئے، مدِنظر فقط یہ رکھئے کہ جس ریاست میں سربراہ ریاست کی اہمیت سے انحراف ہو یا سربراہ مملکت کو سربراہانِ حکومت بنتی ہوئی توقیر نہ دیں کیا وہاں جمہوریت یا مکالمہ کا کہیں بسیرا ہو گا؟ آئین، قانون، پَرسونا ڈیزِگنیٹا (Persona Designata) ، روایات اور اخلاقیات کے بغیر ریاستیں چل سکتی ہیں نہ معاشرے۔ ہمارا مسئلہ

Read more

جا جاپان کے چولہے سے آگ لئی لے

عالی مقام مرد کی زبان پھسلے یا پیکر تمکنت و دلربائی کسی نازنین کا لباس، اس میں مزہ دوسروں کو ہی آتا ہے۔ سجیلی بانکی بیبیوں کا لباس کی بغاوت جسے انگریزی میں وارڈ روب۔ میل۔ فنکشن کہتے ہیں، وہ برپا ہو تو نیٹ پر بہت دنوں تک وائرل ہوتا ہے۔ نیک دل فوجی افسر اور بوڑھے سرکاری افسران واٹس ایپ گروپ میں ایسے کلپ ہدیہ تبرک سمجھ کر گھماتے پھراتے رہتے ہیں۔ فرحت ہاشمی کے درس ہدایات کی طرف

Read more

چومسکی کے پانچ اقوال – مکمل کالم

”دنیا میں غریب ملک نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔ یہ وسائل کو درست طریقے سے استعمال کرنے میں ناکامی ہوتی ہے جو کسی ملک کو غریب بنا دیتی ہے۔“ ” ایسا کوئی طریقہ نہیں جس کی بدولت سچائی آپ کے ذہن میں خود بہ خود اُمڈ آئے، سچائی کو دریافت کرنا پڑتا ہے۔“ اگر تم عوام کو مسخر کرنا چاہتے ہو تو اُن کا ایک خیالی دشمن پیدا کرو جو تم سے بھی زیادہ خطرناک ہو، پھر تم عوام

Read more

منزل دور نہیں

زمانی اور مکانی حدود سے بالاتَر، ہر عہد میں، ہر زمانے میں، ہر شہر اور ہر بستی میں اچھے، خوبصورت، محبت کے قابل اور احترام کے مستحق لوگ ہوتے ہیں۔ ڈھلتی ہوئی شام کو میری نظریں ریل کی پٹری کے اوپر تھیں اور میں بے تابیِ سے ریل کا انتظار کر رہا تھا میرے ساتھ میڈیا منڈی کے مصنف اکمل شہزاد گھمن صاحب تھے سنا تھا کہ اب ریل کی آمد اور روانگی میں کچھ باقاعدگی دَر آئی ہے مگر

Read more

حکومت چلانے کے یہ ڈھنگ آخر کب تک کامیاب رہیں گے؟

تحریک انصاف نے رات گئے تک وزیر داخلہ محسن نقوی کی اس درخواست کا جواب نہیں دیا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد حکومت کسی صورت اسلام آباد میں احتجاج کرنے یا دھرنے کی اجازت نہیں دے سکتی۔ البتہ اس بارے میں حکومت سمیت پاکستان کے کسی شہری کو غلط فہمی نہیں ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کی اپنی سی کوشش کر کے رہے گی۔ پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کا دو ٹوک پیغام

Read more

گولڈ ڈگرز

بچپن میں ہم سمجھتے تھے کہ ”فنون لطیفہ“ لطیفوں والی کتاب کا ہی پورا نام ہے۔ لطیفوں کے اندر ہماری ثقافت کی جھلک ہوتی ہے۔ یہ ہر دور میں بنتے ہیں اور اس زمانے کے لوگوں کی نفسیات سمجھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ زمانہ تیزی سے بدلا تو لطیفوں نے بھی اپنے آپ کو اپ گریڈ کیا ہے۔ اب وہ سادہ لطیفے نہیں رہے بلکہ ”میمز“ بن چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ”گولڈ ڈگر“ خواتین کے حوالے سے میمز

Read more

علما سیکولر ازم کی حفاظت کے لئے جان لڑا دیں گے

جی ہاں! آپ نے درست پڑھا ہے۔ یہ نہ سمجھیں کہ آپ خواب دیکھ رہے ہیں۔ آج کل نہ صرف علماء سیکولر ازم کی حفاظت کے لئے کوشاں ہیں بلکہ یہ اعلانات بھی کر رہے ہیں کہ ہم سیکولر ازم کی حفاظت کے لئے جنگ شروع کریں گے اور اس راستے میں خون کا آخری قطرہ تک بہانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ اور جمعیت العلماء کے صدر اب جلسوں میں یہ اعلان کر رہے ہیں کہ میری سنو

Read more

لہو لہو پارا چنار

ہم سے قاتل کا ٹھکانہ نہیں ڈھونڈا جاتا ہم بڑی دھوم سے بس سوگ منا لیتے ہیں ہماری بدقسمتی کہیں یا بے حسی ہم کسی بھی سانحے کے بعد ایک دن یا بہت زیادہ ہو تو دو دن اس سانحہ کا بہت ہی دھوم دھام سے سوگ مناتے ہیں لیکن اب تو یہ حالات ہیں ہمارا سوگ بس صرف ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر منحصر ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ ہمارا لہو اتنا سستا ہو گیا ہے کہ جس

Read more

شاندار وطن کے بے جان عوام

قدرت نے گلگت بلتستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے، بہار، گرما، خزاں اور سرما یہاں کھل کر رقص کرتے ہیں۔ قدرت کے حیرت انگیز پھلوں کے پتوں سے لے کے کچے، پکے پھلوں تک انسانوں کے ساتھ ساتھ ان کے مویشی بھی ان سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ان نعمتوں میں سب سے بڑی نعمت اس کا جغرافیہ ہے، جغرافیہ کی کشش اتنی شاندار ہے کہ وہ مقناطیس کی طرح پوری دنیا کو اپنی طرف کھینچ رہی ہے۔ خاص

Read more

پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی

پیارے وطن پاکستان میں جہاں بے شمار مسائل ہیں وہیں پر دہشت گردی وہ پیچیدہ اور تکلیف دہ مسئلہ ہے جو اب تک سینکڑوں نہیں بلکہ لاکھوں لوگوں کی جانیں نگل چکا ہے۔ پاکستان کے مختلف علاقوں کے لوگ دہائیوں سے تشدد، شدت پسندی، سیاسی کش مکش، عدم استحکام اور سماجی طبقاتی جال میں ایسے پھنسے ہیں کے آج تک نکل نہیں پائے۔ دہشت گردی کے پیچھے اصل وجہ معلوم ہونے کے باوجود ہم آج تک اس کا قلع قمع

Read more

وی پی این سے الحاد تک

مذہب کا مقصد ویسے تو انسانی معاشرے کو بلا تفریق رنگ، نسل، مذہب، سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق دلانا تھا، لیکن ہر دور میں مذہب کی غلط تشریحات اور اسے سامراجی مقاصد کے لیے استعمال کرنے والے موجود رہے۔ مذہب چونکہ انسان کا بہت ہی حساس پہلو تھا لہذا موجودہ و سابقہ میکاولیوں نے اسے اپنے مفادات و عزائم حاصل کرنے کا ایک ٹول بنا دیا، اور عام آدمی کو یہ باور کروایا کہ ان پہ آنے والی مصیبتیں ان

Read more

 7 برصغیر کا نوبل ایوارڈ یافتہ عظیم شاعر رابندر ناتھ ٹیگور: قسط

”سر مجھے آپ کا ہاتھ دیکھنا ہے۔ وقت آپ نے بتانا ہے کہ کب آپ کے پاس آؤں؟“ انہوں نے حیرت سے مجھے دیکھا۔ میں نے مسکراتے ہوئے پر اعتماد لہجے میں کہا۔ ”سر میں بہت اچھا ہاتھ دیکھتی ہوں۔ حسینہ واجد کا ہاتھ بھی میں نے دیکھا ہے۔ میرے پاس اس کے ہاتھ کے پرنٹ بھی ہیں۔ اُس وقت میرے تن پر آبی رنگی ٹنگائل کی خوبصورت ساڑھی تھی۔ شانوں پر گھنے سیاہ بال لہراتے تھے۔ سانولی رنگت کے

Read more

غیر شرعی کالم (مظہر برلاس کا ناقابل اشاعت کالم)

جب سے اسلامی نظریاتی کونسل نے وی پی این کو غیر شرعی قرار دیا ہے، میں احتیاطی طور پر اپنے کالم کو غیر شرعی سمجھنے لگ گیا ہوں کیونکہ اس کالم میں پاکستان کی ترقی کے لئے کئی راستے بیان کیے جاتے ہیں، کئی جدید پروگرامز پر بحث کی جاتی ہے، اس کالم میں پاکستان کو برباد کرنے والوں کی مذمت کی جاتی ہے، پاکستان کو لوٹنے والوں پر تنقید کی جاتی ہے اور لوٹ مار کے اس سرمائے کو

Read more

دہشت گردی، دعوے، الزامات اور تصادم کی تیاری

پاکستانی عوام لوئر کرم میں بے دردی سے مارے جانے والے درجنوں لوگوں کا غم برداشت کرنے اور اس دہشت گردی کے عواقب سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم ملکی سیاست پر 24 نومبر کا احتجاج حاوی ہے۔ حکومتی پابندیوں کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی کسی بھی قسم کا احتجاج کرنے یا اجتماع کی ممانعت کی ہے لیکن 26 ویں ترمیم کو عدلیہ کی آزادی پر حملہ قرار دینے والی تحریک انصاف کے لیڈر واضح کر

Read more

من آنم کہ من دانم

سب سے پہلے مجھے زبان و ادب کی خدمت پر قومی سطح پر مامور ادارہ فروغ قومی زبان کے سربراہ ان کے معاونین کا شکریہ ادا کرنا ہے جنہوں نے زبان و ادب کے ایک طالب علم کے ساتھ مکالمہ کی اس نشست کا اہتمام کیا۔ مجھے یقین ہے کہ اس عزت افزائی کا سبب اس کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے کہ میں نے اپنی زندگی کی ترجیحات مرتب کرتے ہوئے اُردو زبان اور ادب کو سب سے اوپر

Read more

لاوارثوں کا وارث

آج کا دن اس شخص کے نام جو کہنے کو تو انسان ہے لیکن صفات فرشتوں والی۔ میں نے اپنی زندگی میں اس شخص کو انسانیت کی خدمت پر ہی دیکھا اور میرے لیے یہ باعث فخر ہے کہ میں نے اس شخص کے سائے میں کام کیا اور اس کی تعلیمات سے انسانیت کی عظمت کو جانا۔ جس کے ایک قول نے میری زندگی بدل کے رکھ دی کہ دنیا میں انسانیت سے بڑا کوئی مذہب نہیں۔ ہاں جی

Read more

ہائے رے بلوچستان تیری قسمت

امسال مئی میں جب بیوٹمز کے ایکسپو سینٹر میں پاکستان لٹریری فیسٹیول کوئٹہ (PLF) کے زیر اہتمام عظیم الشان اجتماع میں شرکت کرنے کے لیے پہنچا تو بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جناب سرفراز بگٹی کا خطاب جاری تھا، سو نامور شعراء کے کلام سے محظوظ ہونے کے لیے دل پر بھاری پتھر رکھ کر وزیر اعلیٰ صاحب کا خطاب سننے کا کڑوا گھونٹ بھی پی لیا۔ وزیر اعلیٰ کے زرین خیالات کا لب لباب یہ تھا کہ بلوچستان کے سادہ

Read more

فائنل کال: تو مجھ سے خفا ہے تو زمانے کے لیے آ

عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ اور دھرنے کی کال دی ہے۔ اس فائنل کال میں کیا نیا ہو گا ’اس بارے میں کوئی حتمی پیشگوئی خاصی دشوار ہے۔ ایک وقت تھا جب جوش ملیح آبادی کے معاشقوں کا غلغلہ تھا۔ آج کل عمران خان کی احتجاجی کالوں کا چرچا ہے جوش کی طرح خان ہی ان کا جواز بتا سکتے ہیں۔ یار آشنا اور دل ربا نہ ہو تو تنہائی ڈسنے لگتی ہے اور

Read more

وادی کشمیر اور احمد شمیم ایوارڈ

  دُنیا میں کوئی شخص ایسا نہیں ہے جس میں کوئی نہ کوئی خوبی نہ ہو اور یہ اللہ تعالیٰ کی ودیعت ہے کہ حضرتِ انسان کو کسی خاص وصف یا مجموعہ اوصاف کا حامل بنا کر دُنیا میں شرف و تکریم سے مزیّن کر کے اشرف المخلوقات قرار دے دیا۔ خونی رشتوں کی جبلّت تو محض تعارف اور پہچان ہے اور اس پہچان میں وہ صرف اپنے قبیلے اور خاندان کی حد تک محدود رہتا ہے مگر مشیتِ یزداں

Read more

جمہوری اور آمرانہ ترامیم کا جھانسا!

محترمی و مکرمی وجاہت مسعود صاحب نے آمرانہ ترامیم کا کچھ یوں تذکرہ فرمایا: ” پاکستان کا سیاست دان 1973 ء کا دستور مرتب کرتا ہے تو ہم 1985 ء کی آٹھویں ترمیم کا جال بچھاتے ہیں۔ چودہ برس کی محنت سے گاڑی سیدھے راستے پر مڑتی ہے تو 2003 ء کی سترہویں آئینی ترمیم مسلط کی جاتی ہے۔ فروری 1999 ء میں بھارتی وزیراعظم لاہور میں کھڑے ہو کر پاکستان تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہیں تو کارگل ہو

Read more

اسرائیل اور فلسطین کی جنگ کی دردناک کہانی (1)

ایک سنجیدہ جرنلسٹ سنی سنائی باتوں اور سوشل میڈیا پر بے پر کی اڑائی جھوٹی خبروں پر یقین نہیں کرتا۔ وہ تحقیق کرتا ہے، پیشہ ورانہ محنت اور ریاضت سے کام لیتا ہے، اپنے سب وسائل استعمال کرتا ہے، پس پردہ جو ہو رہا ہوتا ہے اس کو تلاش کرتا ہے، اصحاب بست و کشاد کے ڈھکے چھپے تضادات کی تہہ تک پہنچتا ہے، وہ مصلحت اور منافقت کے پردے چاک کرتا ہے، وہ کسی بھی واقعے ’حادثے یا سانحے

Read more

”حق و باطل“ کی جنگ اور ہکے بکے عوام

سود وزیاں سے بے نیاز ہو کر، فتح و شکست کی امید اور اندیشوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے، حق محض اس لیے کہ حق ہے، اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ اس کا ساتھ دیا جائے۔ یہ تو ہوگئی اصول کی بات، لیکن زندگی پیچیدگی سے عبارت ہے، زندگی میں ”حق“ اور ”باطل“ دو علیحدہ خانوں کا نام نہیں ہے، بلکہ اکثر تو حق وباطل کی سرحدیں دھندلی ہو جایا کرتی ہیں۔ برسوں پہلے مظفرآباد آزاد کشمیر جانے

Read more

ان کہی جدوجہد: پاکستان میں ذہنی صحت کے چیلنجز

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں، پاکستان ایک محدود وسائل رکھنے والا، نچلا متوسط آمدنی کا ملک ہے۔ دیگر کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کی طرح یہاں بھی نفسیاتی امراض کی شرح بہت زیادہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق، پاکستان میں 2 کروڑ 40 لاکھ افراد کو نفسیاتی مدد کی ضرورت ہے۔ اس ضرورت کو پورا کرنے کے وسائل کی کمی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہاں ہر ایک لاکھ

Read more

ہم انتہا پسند اور متشدد کیوں ہو رہے ہیں؟

ہم انتہا پسند اور متشدد کیوں ہوتے جا رہے ہیں؟ آخر کیا عوامل ہیں کہ ہم انتہا پسند ہیں مگر دوسرے کو انتہا پسند گردانتے ہیں۔ ہم سب بحیثیت معاشرہ انتہا پسند بن چکے ہیں۔ مگر ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ انتہا پسندی کی بات آئے تو سب سے پہلے مذہبی انتہا پسندی یا جنونیت کسی طور بھی قابل قبول نہیں۔ جہاں توہین مذہب یا توہین رسالت کے نام پر ہم کسی کا سر تن سے جدا کر دیں۔ بد

Read more

ذِکرِ غنی، فکرِ غنی، شعر غنی

قدیم پشکلاوتی اور آج کے ہشت نگر ( چارسدہ) کے اس زرخیز اور مردم خیز خطہ نے جہاں اپنے ارد گرد کے علاقوں کو زندگی کے رمز آشنا گر سکھا دیے وہاں اصلاحی تحریک انجمن اصلاح الافاغنہ ( 1921 ) ، خدائی خدمتگار تحریک، فضل واحد المعروف بہ حاجی صاحب ترنگزئی ( 1859 ) کی اصلاحی تحریک، ہشت نگر کسان تحریک اور دیگر اجتماعی کوششوں کا مرزبوم بھی ہشت نگر ہی رہا ہے۔ مجسمہ ساز، عکاس، منفرد لہجے کے شاعر،

Read more

ناقص گورننس میں امید افزا باتیں مگر کیونکر؟

تمام تر پریشانیوں کے باوجود آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قوم کو مطمئن رہنے کا پیغام دیا ہے اور کہا کہ ’مایوسی پھیلانے اور ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے لوگ آج کدھر ہیں؟ کیا ان کو جواب دہ نہیں ٹھہرانا چاہیے‘۔ تاہم ملک کے سب سے طاقت ور شخص کی اس یقین دہانی کے باوجود پاکستان کے بارے میں شبہات روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں۔ ملک کا جمہوری نظام غیر موثر ہو چکا ہے اور ایک پارٹی مکالمہ

Read more

سیاسی حماقتیں اور سماجی ڈھانچے کی ٹوٹ پھوٹ

16 نومبر کو دنیا بھر میں برداشت اور رواداری کا عالمی دن منایا گیا۔ پاکستان کا پتہ نہیں کیونکہ یہاں سنہری اصولوں سے نفرت کی جاتی ہے۔ اصولوں کا تعلق دین سے ہو یا جمہوریت سے، کچھ لینا دینا نہیں۔ کیوں کہ جس مزاج کی سوچ عوام الناس پر مسلط ہو چکی ہے یا ماضی میں بھی مسلط رہی ہے، ان سبھی کا اصولوں کی پاسداری سے کچھ غرض نہیں تھی لہذا ان کی پاسداری ارباب اقتدار ضروری نہیں سمجھتے۔

Read more

بچوں کے عالمی دن پر ایک بچی کی آواز

این سی آر سی کی چائلڈ ایڈوائزری کونسل کی رکن اور خود ایک بچی ہونے کے ناتے، بچوں کا عالمی دن میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔ یہ محض کیلنڈر کی ایک تاریخ نہیں ہے بلکہ دنیا بھر کے لاکھوں بچوں کی امیدوں، جدوجہد اور حقوق کی یاد دہانی ہے۔ ہر سال 20 نومبر کو منائے جانے والے اس دن کا مقصد ہماری آوازوں کو تسلیم کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر بچہ محفوظ، صحت مند

Read more

جب وزیر اعظم پاکستان اسلام آباد ائرپورٹ پر لاپتہ ہو گیا

”اس تحریر کا اصل راوی گمنام ہے اور میں صرف اس کے سنائے واقعے کو تحریری شکل دینے کی ذمہ دار ہوں“۔ آج کی نوجوان نسل عمومی طور پر سیاست دانوں سے بے زار ہے اور یہ ماننے سے انکاری ہے کہ پاکستان میں کوئی شخص صاحب اقتدار رہتے ہوئے کرپشن سے پاک وقت گزار جائے۔ ویسے تو یہ تحریر جون 2024 میں صاحب کردار کے لئے لکھی گئی تھی مگر کسی ”اگر مگر“ کا شکار ہو کر ”اِدھر اُدھر“

Read more

انسانی سمگلنگ اور پاکستان کا کردار

انسانی سمگلنگ دنیا بھر میں ایک سنگین اور پیچیدہ مسئلہ ہے، جو انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی اور انسانیت کی تذلیل کے مترادف ہے۔ یہ جرم بین الاقوامی سرحدوں کے پار ہونے والے غیر قانونی نقل و حرکت سے لے کر انسانوں کو خرید و فروخت اور ان کے استحصال تک پھیلا ہوا ہے۔ متاثرہ افراد کو اکثر جبری مشقت، جسم فروشی، بھیک مانگنے یا دیگر ظالمانہ حالات میں کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے

Read more

عمران خان کی رہائی کے لیے ٹرمپ کی کوششوں کے امکانات؟

حیرت انگیز اتحادوں اور غیر روایتی سفارت کاری کے حامل اس دور میں، کوئی ایک ایسے منظر نامے کا تصور کر سکتا ہے، جہاں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو اب امریکی سیاسی اسٹیج پر دوبارہ ابھر چکے ہیں، پاکستان کے مشکلات میں گھرے سابق وزیر اعظم عمران خان کے لیے مدد کا ہاتھ بڑھانے پر غور کر سکتے ہیں؟ سابق وزیر اعظم عمران، جنہیں کبھی پاکستان میں نمایاں عوامی حمایت حاصل تھی انتظامیہ کی قید میں ہیں۔ ٹرمپ کی

Read more

”آخری دھاوے“ میں نرمی کا عندیہ؟

منگل کی صبح اٹھ کر عادتاََ یہ کالم لکھنے سے قبل گھر آئے اخبارات کے پلندے پر سرسری نظر دوڑائی۔ اردو کے ایک اخبار کی لیڈ سٹوری نے چونکا دیا۔ صفحہ اوّل پر چھپی یہ خبر انصار عباسی نے لکھی تھی۔ موصوف میری طرح عملی رپورٹنگ سے کنارہ کش نہیں ہوئے۔ چوندی چوندی خبروں کی تلاش میں جتے رہتے ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین رابطہ ہوا ہے۔ اس کی بدولت کوشش ہو

Read more

یہ غروب عصر کا وقت ہے

یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو رہا ہے کہ خالد احمد کی موت وقت کا ظلم ہے، آمریت کا بانجھ پت جھڑ ہے یا ایک پسماندہ معاشرے کی بے ہنگم افراتفری کے پس پردہ دبے پاؤں بڑھتی بے خبری۔ یہ ہماری یاد کی رحم دلی ہے جو ہمیں دکھ کی تیز آنچ کا احساس نہیں ہونے دیتی یا تاریخ کی دانستہ تنسیخ ہے جو شعورِ تناسب کو ملیامیٹ کرتی گزر رہی ہے۔ خالد احمد لاہور کے مشرق میں کوئی 75 میل

Read more

سفارتی حلقوں میں عمران خان کی مشروط رہائی کی اڑتی خبریں اور تبصرے

اسلام آباد کے سیاسی و سفارتی حلقوں میں کچھ اڑتی اڑتی خبریں زیر بحث ہیں۔ اسلام آباد میں برطانوی سفیر کی رہائش گاہ پر کنگز برتھ ڈے پارٹی سے لے کر لاہور میں اطالوی سفیر کی جانب سے دیے گئے اطالوی فوڈ فیسٹیول تک کے جس میں انہوں نے اٹالین کھانوں کی تیاری کے لئے باورچی بھی اٹلی سے ہی بلوائے تھے کیوں کہ اٹلی اپنے کھانوں کی یہ تقریب پوری دنیا میں منعقد کرتا ہے اور ان کھانوں کی

Read more

ایپکس کمیٹی نے کس کو کیا پیغام دیا؟

ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بلوچستان میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوجی ایکشن کی منظوری دی گئی ہے۔ یہ اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں منعقد ہوا تھا جس میں آرمی چیف، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اس دوران تحریک انصاف جی طرف سے احتجاج کے حوالے سے تخت یا تختہ والے بیانات کے علاوہ درپردہ بات چیت کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔ البتہ کسی خبر میں قوم کے لیے

Read more

امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا کی سپریم کورٹ کا مواخذہ اور ہم

گیت نگار مسرورؔ انور صاحب سے میں نے کچھ چیزیں سیکھیں جو آج بھی میرے کام آتی ہیں۔ ان میں ایک باقاعدگی سے ڈائری لکھنا بھی ہے۔ 2018 کی ڈائری کی ورق گردانی کرتے ہوئے ایک چونکا دینے والی خبر نکلی جو اِس تحریر کا سبب بنی۔ یہ دلچسپ خبر ایک پوری کی پوری سپریم کورٹ کے مواخذے کی ہے۔ ہمارے نظام کی سب سے بڑی خرابی مواخذے کا نہ ہونا ہے۔ سربراہانِ مملکت کو تو سرے سے مواخذے سے

Read more

کوئی لاش گرے، کوئی خون بہے، کوئی بات بنے!

تحریک انصاف کے بانی، عمران خان نے 24 نومبر کو ”یومِ مارو یا مر جاؤ“ قرار دے دیا ہے۔ دیکھیے اِس بحر کی تہہ سے کیا اُچھلتا اور گنبد نیلوفری کیا رنگ بدلتا ہے۔ اِس سوال کے جواب کے لئے افلاطونی دانش کی ضرورت نہیں کہ تحریکِ انصاف کو کس نے بند گلی کے اندھے موڑ پر لا کھڑا کیا ہے؟ پی۔ ٹی۔ آئی کی تخلیق سے لے کر آج تک، اٹھائیس برس کے طویل عرصے میں، عمران خان نے

Read more

کپتان کی سخاوت اور کارکنوں سے پیار کا ایک واقعہ

گزشتہ دنوں جید صحافی حبیب اکرم صاحب کا ایک کلپ دیکھا جس میں وہ ایک واقعہ بیان کر رہے ہیں جس میں کپتان کی مال و دولت سے بے نیازی اور اپنا سب کچھ کارکنوں پر وار دینے کا تذکرہ تھا۔ پہلے حبیب اکرم صاحب کا بیان کردہ واقعہ دیکھ لیتے ہیں۔ سچے صحافی حبیب اکرم راوی ہیں، ”ایک دفعہ، عمران خان صاحب اپنے کنٹینر پہ تھے۔ اور یہ دھرنے کے دنوں کی بات ہے۔ ان دنوں کیا ہوا کہ

Read more

بائیکاٹ اسرائیل تحریک کتنی موثر ہے؟

جولائی دو ہزار پانچ میں فلسطینی نژاد قطری ایکٹوسٹ عمر برغوتی نے مصر میں مقیم فلسطینی ایکٹوسٹ رامی شاعت سے مل کر فلسطینیوں کے حقوق کی بحالی پر اسرائیل کو مجبور کرنے کے لیے اسرائیل میں سرمایہ کاری کے بائیکاٹ اور بین الاقوامی پابندیاں لگوانے کے لیے بی ڈی ایس ( بائیکاٹ ، ڈائیویسٹمنٹ ، سینگشنز ) تحریک کی بنیاد رکھی۔دو ہزار سترہ میں عمر کو پرامن جدوجہد میں سرگرم حصہ لینے پر گاندھی امن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بی

Read more

جاپان کے سیاحتی مقامات!

ہاکونے جاپان میں ایک نہایت خوبصورت سیاحتی مقام ہے۔ ایک صبح ہم ہاکونے کے لئے روانہ ہوئے۔ سمندر کے ساتھ گزرتی سڑک پر گاڑی بھگاتے نور بھائی نے بہت دور ایک پہاڑ کی طرف اشارہ کر کے بتایا کہ ہمیں اس پہاڑ کی چوٹی تک جانا ہے۔ انتہائی خوشگوار موسم اور کھانا گاوا پریفکچر کے سر سبز و شاداب مضافاتی علاقے۔ راستے میں ہم فیوجیا ہوٹل میں رکے۔ یہ ایک تاریخی ہوٹل ہے جو 1884 میں قائم ہوا تھا۔ اس

Read more

ذکر یوم اقبال کی تقریب کا

شاعر مشرق علامہ اقبال ؒکے 147 ویں یوم ولادت پر سرکاری طور پر عام تعطیل تھی صبح کا سورج طلوع ہوتے ہی ہزاروں گاڑیوں کا رخ شہر اقتدار کی طرف ہوتا ہے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے دو اڑھائی لاکھ سے زائد گاڑیوں کی شہر پر یلغار ہو جاتی ہے لیکن عام تعطیل کے روز شہر میں ہو کا عالم ہوتا ہے سنسان شاہرائیں اس بات کا ثبوت ہوتا ہے آج پورا شہر چھٹی منا رہا ہے کوئی ہنگامہ ہے

Read more

ڈیجٹل لٹریسی اور سائبر کرائم سے بے خبری

پاکستان میں گزشتہ چند سالوں میں سیاسی و مذہبی راہنماؤں اور ججز سمیت کئی لوگوں کی نجی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں۔ ایسی ویڈیوز کو سوشل میڈیا استعمال کرنے والے لاکھوں صارفین ثواب سمجھ کر آگے پھیلاتے اور ان پر تبصرے و تجزیے کرتے رہے ہیں۔ ان تبصروں کے دوران غیر جانبدارانہ اور سائنسی تبصرے و تجزیے کم جبکہ پسند نا پسند کی بنیاد پر طنز اور تنقید زیادہ کیا جاتا ہے۔ اگر زیر بحث فرد اپنے پسند کے قبیلہ،

Read more

24 نومبر کا احتجاج روکنے کی تیاریاں

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ضلع کی حدود میں دفعہ 144 کے تحت دو ماہ کے لیے پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کی ہے۔ اس دوران لاؤڈ اسپیکر یا ساؤنڈ سسٹم کے استعمال کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ واضح رہے گزشتہ ہفتے کے دوران عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ خیبر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا

Read more

استعماری سیاح: مقبرہ سلطان ٹیپو پر لارڈ میکالے نے کیوں حاضری دی؟

برطانوی ہند میں، انگریز استعمار نے کثیر الجہتی حکمت عملی اختیار کی تھی، سیاسی امور میں جن افراد کا انتخاب کیا جاتا ان کے نسبی و نسلی رشتے کو فوقیت دی جاتی تھی۔ کمپنی کی حکومت میں ایسے بے شمار کردار ملتے ہیں جنھوں نے ہندستان پر استبدادیت کو مضبوط کرنے میں استعماری کردار بخوبی نبھایا۔ ان کرداروں میں ایک ٹی بی میکالے کا خاندان بھی شامل ہے۔ ٹی بی میکالے کے چچا کولن میکالے نے 21 سال کی عمر

Read more

پاکستان کا مقبول ترین نظریہ اور استعمار کی نفسیات۔ ایک تاثر

پاکستان کا مقبول ترین نظریہ اور استعمار کی نفسیات۔ محترم اختر علی سید کی کتاب پر ایک تاثر اس بات کو فی الحال جانے دیجیے کہ اردو کی کمائی کھانے والے ادارے تکنیکی اصطلاحات کی معیار بندی سے اس قدر دور ہیں کہ ”تھیوری“ ، ”آئیڈیالوجی“ ، ”ہائپو تھیسس“ ، ”ازمپشن“ وغیرہ جیسی الگ الگ اصطلاحات کو ایک ہی لفظ ”نظریہ“ کے بھاری لٹھ سے ہانکا جاتا ہے۔ چنانچہ کچھ احباب نہایت تیقن سے فتوی دیتے پائے جاتے ہیں کہ

Read more

حنیف فوت ہو گیا ہے

اس آرٹیکل کے عنوان سے یقیناً آپ اندازہ لگا رہے ہوں گے کہ حنیف نامی شخص کوئی بڑا آدمی ہو گا۔ جس کی وفات کو ایک معروف ویب سائٹ پر ہائی لائٹ کیا جا رہا ہے۔ وہ یقیناً کوئی نہ کوئی وزیر مشیر ہو گا۔ ایم پی اے، ایم این اے ہو گا۔ کوئی بڑے قد کاٹھ کا سیاسی لیڈ ر ہو گا۔ اگر یہ سب نہیں تو پھر بیوروکریٹ ہو گا۔ کوئی دانش ور ہو گا، شاعر یا مصنف

Read more

پاکستانی سوسائٹی اور پولارائزیشن

پاکستانی سوسائٹی میں پولارائزیشن یعنی تقسیم یا دو گروہوں میں بٹ جانا ایک بڑھتا ہوا مسئلہ بن چکا ہے۔ یہ پولارائزیشن کئی وجوہات کی بنیاد پر ہے، جن میں سیاسی، مذہبی، سماجی اور ثقافتی اختلافات شامل ہیں۔ اس تقسیم نے معاشرتی ہم آہنگی اور ملکی ترقی کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔ 1۔ سیاسی پولارائزیشن: پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے مابین شدید اختلافات اور ان کے پیروکاروں میں عداوت نے معاشرے کو دو واضح حصوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ سیاسی

Read more

بنگلہ دیش سے اچھے تعلقات۔ چند تجاویز

ڈپلومیسی میں درست اور بروقت اقدامات سے ہی ملکی مفاد کے لیے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں مگر ہماری خارجہ پالیسی کا یہ عمومی رویہ ہے کہ ہم دوسرے ملکوں سے تعلقات میں درست اقدام یا بروقت اقدام میں سے کسی ایک یا دونوں کو مِس کر دیتے ہیں۔ اِسے سست روی کہیے یا کوتاہ نظری۔ بہرحال لمحوں کی غلطیوں کی سزا صدیوں کو بھگتنی پڑتی ہے۔ گزشتہ چند مہینوں کے دوران حالات نے ہمیں ڈپلومیسی میں ایک

Read more

پہچان

دوسروں کے بارے میں رائے قائم کرنا عمومی طور پر صحت مند عادت نہیں، لیکن اگر کسی کے بارے میں فیصلہ کرنا ناگزیر ہو، تو اس کی توفیقات کو پرکھنا چاہیے۔ ایک انسان کی اصل کہانی اس کے اعمال اور کارناموں میں چھپی ہوتی ہے۔ یہ کامیابیاں اور توفیقات ظاہر کرتی ہیں کہ اس نے کیا کچھ حاصل کیا، کیا انجام دیا، اور دوسروں کے لیے کیا ورثہ چھوڑ گیا۔ امام علی نقیؑ کے بقول ”یہ دنیا ایک بازار ہے،

Read more

ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی اور امریکہ کا مستقبل

منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی آنے والی انتظامیہ کے اہم عہدوں کو مضبوط وفاداروں سے بھر رہے ہیں، وہ ایسی ٹیم تشکیل دینا چاہتے ہیں جو اُس کے ”امریکہ فرسٹ“ ایجنڈے کی عکاسی کرے جس کی جڑیں سفید فاموں کی سپرمیسی میں ماڈرن اتھاریٹیرین رجیم کا قیام اور قومی سرمایہ کو کنٹرول کرنے والی نیشنل اکانومی جیسی مشترکہ ترجیحات پر مبنی ہوں یعنی باقی دنیا کے لئے تصویر واضح ہونی چاہیے، ٹرمپ کی ”میک امریکہ گریٹ اگین“ (MAGA) تحریک

Read more

وے بول ڈونلڈ ٹرمپ! نہ رولیں سانوں

وے بول سانول! نہ رولیں سانوں (میرے محبوب! محبت تو تم سے کر بیٹھے ہیں تھوڑا مہربانی ہوگی ہمارے نِکّے جَئے دل کو دھوکہ نہ دے دینا) ۔ برسوں پہلے جب ہم اسکول کے طالب علم تھے اور خراماں خراماں چلتے ہوئے چندی پور گاؤں کے برلب سڑک والے کونے پہ چاردیواری اور دروازے سے آزاد گھر میں اپنے نوّے سال کی عمر کے بوڑھے شوہر کے ساتھ رہنے والی اسّی سالہ ماسی گُھکی کے کچی مٹی کے گارے سے

Read more

یہ سب گدھ ہیں

  آپ سب یقیناً مستنصر حسین تارڑ کو جانتے ہوں گے جو پاکستان کے صف اول کے لکھاری ہیں، بڑے بڑے لوگ انہیں پاکستان میں سفر نامے کا بانی بھی کہتے ہیں۔ میں نے مستنصر صاحب کی ایک تحریر میں گدھ کو گدھے کی پیٹھ میں سوراخ کرنے اور اس کی بوٹیاں نوچنے کا منظر پڑھا تھا۔ یقین کیجئے وہ منظر پڑھ کر میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے تھے۔ مستنصر صاحب نے لکھا تھا ان کے سامنے ایک زخمی گدھا

Read more

تاریخ کی عدالت میں پاکستان کے حکمرانوں کا محاسبہ

  رات کا پہر، اور ایک پراسرار سکوت صلاح الدین ایوبی کی محفل میں چھایا ہوا تھا۔ فضا میں ماضی کی جنگوں کی صدائیں اور غازیوں کی مہک رچی ہوئی تھی۔ صلاح الدین، طارق بن زیاد، اور محمد بن قاسم اپنی محفل میں پاکستانی حکمرانوں کی بزدلیوں اور غفلت پر گفتگو کر رہے تھے۔ ہر ایک کی آنکھوں میں ایک شعلہ اور دل میں ایک بے چینی تھی۔ وہ مسلم قوم جس کے لیے انہوں نے اپنی زندگیاں وقف کی

Read more

اوشو کی باتیں

اوشو (چندر موہن جین) مدھیہ پردیش میں 1931 کو پیدا ہوئے۔ وہ گرو رجنیش کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ انھوں نے غیر معمولی بچپن، رنگین جوانی اور خطرات سے بھرپور فلسفیانہ زندگی گزاری۔ وہ کچھ عرصے تک سیکس گرو کے نام سے بھی مشہور رہے، مگر جلد ہی لاتعداد چیلوں نے ان کو بھگوان کا درجہ دے دیا۔ اوشو نے کئی دل چسپ کتابیں لکھی ہیں جن میں فلسفے کی بھرپور چاشنی پائی جاتی ہے۔ ان کی تحریروں میں

Read more

آرٹسٹ کو کیسے پرکھا جائے؟ مکمل کالم

”جناب آپ کے کالم ’آرٹ پر ایک مکالمہ‘ پر میرا خیال اور سطریں آپ کی نذر ہیں : موضوع بہت جاندار ہے اور پُرانا بھی اور یہ بحث لاحاصل بھی نہیں ہے۔ سچی بات ہے کہ اس پر آپ نہ صرف لکھا بہت اچھا ہے بلکہ بہت سارے سوالوں کے جواب بھی خود ہی دے دیے ہیں۔ مسئلہ وہی ہے کہ آرٹسٹ اور ایکٹیوسٹ /محرک /کارکن میں فرق سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انسان بنیادی طور پر خوبصورتی، جوانمردی، بہادری، ایثار،

Read more

نواز شریف کو پاک بھارت تعلقات بحال کرانے کی ذمہ داری سونپی جائے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے پاک بھارت تعلقات میں غلط فہمیاں دور کرنے اور بات چیت کے ذریعے باہمی مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ لندن میں روزنامہ ڈان کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے نہایت صراحت سے اس معاملہ کی نزاکت اور اہمیت کو اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم ایک دوسرے کے ہمسائے ہیں۔ ہمیں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہنا ہے۔ ہمیں آپس میں دوستانہ تعلقات

Read more

جینڈر واچ سے صنف آہن تک: ایک فیمنسٹ کی ڈائری کا ایک ورق

کچھ عرصہ قبل ڈائنو سار کی ڈائری لکھنی شروع کی، پھر سوچا کہ کس کو میری زندگی، میرے مشاہدوں اور تجربات میں دلچسپی ہوگی؟ کون میرے ساتھ بہاری المیے کی روداد پر غم زدہ ہو گا؟ اب تو سکرین پر لائیو جنگیں، خون ریزی، نسل کشی اور نورا کشتی دیکھ کر بھی ہم میں سے بہتر اخلاقیات اور اصولوں والے لوگ بھی محض آہ بھر کر چینل بدل دیتے ہیں۔ بھوک، روزگار، طاقت اور پیسہ ہی اصل حقیقت ہیں اور

Read more

انٹرنیٹ بند کرنے سے ملکی قرضے اتر سکتے ہیں؟

گْوادر کے پدی زِر کے ساحل پر ناخدا مسکرا کر کہنے لگے کہ کیا انٹرنیٹ بند کرنے سے ملک کے قرضے اتر گئے؟ میں یہ سن کر ہنس پڑا کہ واقعی چھ دن انٹرنیٹ بند کرنے کا کیا فرق پڑا ہو گا۔ گیارہ نومبر سے سترہ نومبر تک سی پیک کے شہر گْوادر سمیت بلوچستان کے جن چند شہروں میں موبائل انٹرنیٹ دستیاب تھا وہاں اسے بند کیا گیا تھا۔ منصوبہ ساز اداروں کو سات دہائیوں بعد بھی اپنے پرانے

Read more

دورہ سندھ کی کچھ اور یادیں اور باتیں

اس سفر میں ڈسٹرکٹ کونسل مردان کی خاتون کونسلر بیگم علی اکبر میرے ہمراہ تھیں۔ ہم دونوں کا یہ پہلا ہوائی سفر تھا۔ کہ 83 میں ہوائی سفر بھی امیر امرا ہی کرتے تھے۔ ہمارے جیسے متوسط طبقے کے لوگ عمرے اور حج پر ہی پہلا ہوائی سفر کرتے تھے۔ سو ہم نے بھی اپنے اس پہلے ہوائی سفر سے خوب لطف اٹھایا۔ کہ تب ”باکمال لوگ لاجواب سروس“ والی اس ایر لائن میں دم خم باقی تھا۔ ہوا کے

Read more

تحریک انصاف: 24 نومبر کو تخت یا تختہ

اس بار 24 نومبر کو شروع ہونے والی عمران خان کی فیصلہ کن تحریک کے نشانے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ خان آفریدی ہیں۔ عمران خان کے اہداف کی لسٹ سے آرمی چیف اور آئی ایس آئی چیف کے نام غائب ہیں۔ بلکہ عسکری قیادت جنہیں وہ ہینڈلر کہہ کر پکارتے ہیں، سے بات چیت کرنے کے لئے ایک مذاکراتی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ عمران خان کو یقین ہے کہ

Read more

خاتون حر حلقہ زنجیر میں

موہلن برگ کالج امریکہ کی یہودی پروفیسر، مصنفہ اور کلچرل اینتھروپولوجسٹ ڈاکٹر ماورا فنکیلیسٹن کو فلسطینیوں کی آزادی کے لیے آواز اٹھانے، صیہونیت اور اسرائیلی نسل پرست پالیسیوں پر تنقید کرنے کی پاداش میں کالج انتظامیہ نے نوکری سے معطل کر دیا۔ ڈاکٹر ماورا نے فلسطینی شاعر ریمی کنازی کی ایک نظم اپنے ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔ ڈاکٹر ماؤرا کا جرم صرف یہ تھا کہ انھوں نے حالیہ غزہ جنگ میں 45 ہزار افراد (عورتوں و بچوں

Read more

خواجہ مظہر صدیقی: انسانیت کی خدمت کرنے والا بندہ حقیقی

مجھے ہمیشہ ایسے لوگوں سے ملنے کا اشتیاق رہتا ہے جن کے بارے میں لوگ کہیں کہ ”آپ کو ان سے ملنا چاہیے۔“ خواجہ مظہر صدیقی کے معاملے میں بھی کچھ ایسی ہی صورتِ حال تھی۔ ہمیں ملانے والے ہمارے دو مشترکہ دوست تھے، جن کی خواہش اور کوشش تھی کہ ہماری ملاقات ہو۔ میں کراچی میں جبکہ خواجہ مظہر صدیقی صاحب ملتان میں رہائش پذیر ہیں۔ پچھلے ماہ، جب میں ٹریننگ کے سلسلے میں ملتان گیا تو میرے دوست

Read more

شرطیہ پرانا پرنٹ اور داغوں کی بہار

اخبار سے خبر تو اب غائب ہو گئی۔ کالم کے نام پر خامہ فرسائی کے اطوار بھی چراغ حسن حسرت کے لفظوں میں ’کثرت استعمال‘ سے متروک ہو رہے ہیں۔ فکاہیہ کالموں میں ایک عطا الحق قاسمی اگلے وقتوں کی نشانی بچے ہیں۔ رپورٹنگ سے کالم کا رخ کرنے والے خبر کو کالم کا لبادہ پہناتے ہیں مگر صیغہ متکلم کی خود آرائی اور مبینہ ذرائع کے دام میں الجھ جاتے ہیں۔ کچھ ماضی کے آثار ہیں جنہیں شاید نظریاتی

Read more

جنرل صاحب! پابندیوں سے معلومات روکنے کا زمانہ گزر گیا

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ٹیکنالوجی کو معلومات کی ترسیل کا اہم ذریعہ قرار دینے کے باوجود واضح کیا ہے کہ یہی ٹیکنالوجی غلط اور بے بنیاد معلومات عام کرنے کا بھی سبب ہے۔ اسلام آباد میں ’امن اور استحکام میں پاکستان کا کردار‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے آزادی اظہار پر قانونی پابندیاں عائد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اور متنبہ کیا کہ بصورت دیگر ’غلط اور گمراہ کن معلومات اور نفرت انگیز باتیں

Read more

بخشل تھلھو کی کتاب: قوم، قوم پرستی اور قومی سوال

سال 2018 میں مجھے شوق ہوا کہ میں سیاسی نظریات کو ترتیب سے پڑھوں اور سمجھوں۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ میں یوٹیوب پر ایسی ویڈیوز بنانا چاہتا تھا جو سندھ کے لوگوں کو سندھی میں سیاسی نظریات کی سمجھ کے لیے بنیادی مواد فراہم کریں۔ اس مقصد کے تحت میں نے پہلا کتاب اپنے دوست جمیل جونیجو کے ذریعے بھیجی گئی اینڈریو ہیوڈ کی کتاب ”پولیٹیکل آئیڈیالوجیز“ پڑھی۔ اس میں مجھے بہت سے سیاسی نظریات کے بنیادی اصول

Read more

دا ٹیررسٹ :حر بغاوت پر لکھا گیا واحد انگریزی ناول

جنوری 1972 میں لندن کے ایک اشاعت گھر سے شایع شدہ دا ٹیررسٹ، دوسری حر بغاوت کے بارے میں لکھا گیا ایک طویل ناول ہے۔ یہ ناول، مشہور انگریز تاریخ دان اور پولیس کمشنر ہیوٹریور لیمبرک المعروف ایچ ٹی لیمبرک کے زبردست نوکِ قلم کی تحریر ہے۔ کتاب کی سرورق پہ کہانی کے مرکزی کردار سائیں رکھیو کی فرضی تصویر دی گئی ہے۔ یہ تصویر اس کتاب کے سولہویں باب میں درج ایک واقعے سے متعلق ہے۔ کتاب کے اندر

Read more

منڈی بہاؤالدین میں انڈو سکیتھیین ازیسز اول کے سکوں کی دریافت

قبیلہ اور پس منظر ازیسز اول کا تعلق سکیتھیین یا ساکا قبیلے سے تھا، جو وسطی ایشیا کے خانہ بدوش اور جنگجو قبائل میں سے تھا۔ سکیتھیین قبائل وسطی ایشیا سے نکل کر ایران اور شمالی ہندوستان کی طرف پھیلے ہوئے تھے۔ یہ قبائل خاص طور پر تیر اندازی اور گھڑ سواری میں مشہور تھے۔ مختلف علاقوں میں خانہ بدوش قبائل کی سرگرمیوں اور وسطی ایشیا کے سیاسی حالات کے باعث، سکیتھیینوں نے جنوبی ایشیا کی طرف نقل مکانی کی

Read more

متفقہ دستور کی پسِ پردہ کہانی

1973 کا آئین 10 ؍اپریل کو متفقہ طور پر انتہائی کشیدہ سیاسی حالات میں منظور ہوا جو کسی طور ایک سیاسی معجزے سے کم نہیں تھا۔ یہ معجزہ کیونکر تخلیق ہوا، اِس کی داستان بہت دلچسپ اور حد درجہ سبق آموز ہے اور اِس کا ہمارے مستقبل سے نہایت گہرا تعلق ہے۔ راقم الحروف جو اِس پورے عمل میں پسِ پردہ شریک رہا، وہ آج کے نازک مرحلے پر شدت سے محسوس کرتا ہے کہ مختلف مراحل کے مدوجزر تفصیل

Read more

اسلام آباد دھرنا کے لئے بانی پی ٹی آئی کی ” فائنل کال”

عمران خان کے اندازِ سیاست کے بارے میں ہزاروں تحفظات کے باوجود ایک حقیقت کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں اور وہ یہ کہ موصوف ”آتشِ عشق“ میں بے خطر کودنے کے عادی ہیں۔ عقل کے ضرورت سے زیادہ استعمال کی بدولت ان کے کئی اقدامات کو میں نے سیاسی اعتبار سے کئی بار خودکش شمار کیا۔ وزارت عظمیٰ سے تحریک عدم اعتماد پر گنتی کی وجہ سے فراغت کے بعد ان کا قومی اسمبلی سے اپنی جماعت کو باہر

Read more

اُف! یہ 235 گھس بیٹھیے

شاعر سے دست بستہ معذرت کے ساتھ کہ : وہ بات ( 235 گھس بیٹھیے ) کالم میں جس کا ذکر تھا وہ بات بہت ناگوار ( گزری ) ہے اس بات کی ناگواری بڑھ گئی جب ہم نے سنت ِ یوسفی پر عمل کرتے ہوئے ’گھس بیٹھیے‘ کے معنی آن لائن لغت ریختہ اور فرہنگِ آصفیہ میں پڑھے، املا بھی درست ہوا کہ لفظ بیٹھیے نہیں بلکہ بیٹھیے ہے۔ ریختہ کے مطابق یہ ہندی اسم ِ مونث ہے، معنی

Read more

پاک چین تعلقات میں سکیورٹی کی دراڑ

وزارت خارجہ نے ان خبروں کو مسترد کیا ہے کہ چین، پاکستان میں اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے خود ذمہ داری لینا چاہتا ہے۔ وزارت کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ یہ باتیں ’قیاس آرائیوں‘ پر مبنی ہیں۔ اور دونوں ملکوں کے تعلقات معمول کے مطابق ہیں۔ اسی قسم کی یقین دہانی اس ہفتہ کے شروع میں بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے بھی کرائی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم

Read more

نئی ٹرمپ حکومت کے فوری ممکنہ اقدامات اور قانون سازی کی ترجیحات

اب تک کے انتخابی نتائج کے مطابق ریپبلکن ایوان نمایندگان میں 219 نشستیں جیت چکی ہے جب کہ ڈیموکریٹس کی 210 نشستیں ہیں۔ ابھی چھ اور نشستوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔ یعنی اب 435 کے ایوان میں ریپبلکنز کو سادہ اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔ اور اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ ایوان میں اکثریت کے ساتھ ریپبلکنز اگلے سال وفاقی حکومت پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیں گے۔ سیاسی پنڈتوں کا خیال ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور

Read more

اندھے حافظ جی اور آموں کی پیٹیاں

پہلی دفعہ The Case of Exploding Mangoes ”(قصہ آموں کی پیٹیاں پھٹنے کا) نامی کتاب انگریزی زبان میں شائع ہوئی تو پاکستانیوں نے اسے درخور اعتنا نہ جانا۔ پاکستانی انگریزی زبان میں اگر کسی کتاب کو پڑھنا مناسب سمجھتے ہیں تو وہ چیک بک ہے اور دوسرے خوشونت سنگھ کی کتابیں ہیں۔ ایک تو تھے بھی وہ سرگودھے کے دوسرے مذاق بھی اپنی طرف والا کرتے تھے۔ انڈین سول سروس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ“ اگر گورنر جنرل

Read more

لڑائی بڑے اور چھوٹے گھر کی

  یہ حقیقت ہے کہ جب بڑے گھر پہ لگے ہوئے لوہے کی چادریں، اینٹوں کی دیواریں، خاردار تاریں اور بڑے گھر کے بڑے دروازے جب کسی سے اپنا رشتہ موڑ لیتے ہیں تو نہ پیرنی منتر سے جنتر نکال سکتی ہے اور نہ ہی چھوٹے گھر کے ستارے کام آسکتے، بلکہ ستاروں کا تو یہ عالم ہوتا ہے کہ زہرہ کی مصروفیت کی وجہ سے زُحل اپنے مدار سے باہر نہیں نکلتا، جبکہ عطارد مشتری کے ساتھ گہری نیند

Read more

پارلیمانی کچھوا اپنی خود مختاری کی جانب سر کتے ہوئے

1997 ء میں عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (نواز) نے 237 میں سے 137 نشستوں پر کامیابی سمیٹ کر فیصلہ کن کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کی تھیں تاہم نواز شریف صاحب نے ملک کے دوسرے بڑے صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی جماعت کو حکومت بنانے کا موقع دینے کے بجائے جوڑ توڑ کر کے سندھ میں بھی اپنی حکومت بنا ڈالی تھی۔

Read more

شعر و سخن کی تابندہ روایت کا متمنی

تجسس انسانی فطرت کا انمول خاصا ہے۔ اس کی بدولت دلچسپی کا محور بنتا ہے۔ سرگرمیاں جنم لیتی ہیں۔ تجربات و مشاہدات معرض وجود میں آتے ہیں۔ اوصاف پیدا ہوتے ہیں۔ شعور و آگاہی ملتی ہے۔ تحقیق و جستجو کا چراغ جلتا ہے۔ قلم اٹھانے کی ہمت بڑھتی ہے۔ یہ سب کچھ اسی لفظ کی مرہون منت پروان چڑھ کر تخلیق کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ پھر اسے محفوظ رکھنے کے لیے صفحہ قرطاس کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

Read more

کیا سیاست ایک سوشل سرگرمی ہے؟

سیاست لفظ ایک وسیع معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ سیاست کا تعلق معاشرے سے ہوتا ہے۔ سیاست ایک معاشرتی عمل ہے۔ ایک ایسی سرگرمی ہے جس میں افراد ایک دوسرے کے ساتھ مل کر مشغول ہوتے ہیں۔ جس میں افراد ایک دوسرے کے ساتھ مل کر معاشرتی مسائل کے حل کے لیے کوششیں کرتے ہیں۔ جس میں افراد مل کر معاشرتی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھاتے ہیں۔ سیاست انفرادی عمل نہیں بلکہ اجتماعی عمل ہے۔ جس میں

Read more

البانیہ یورپ میں ویٹیکن طرز پر بکتاشی صوفی سلسلہ کی اسلامی ریاست قائم کرنے کی تجویز

بکتاشی جو کہ اصل میں لفظ بختاشی ہے، تیرہویں صدی میں ترکی کے علاقہ اناطولیہ سے آغاز ہونے والا ایک سنی صوفی سلسلہ تھا جو کہ سولہویں صدی تک اکثر شیعہ عقائد اپنا چکا تھا۔ مگر اس کے باوجود بکتاشی تمام صحابہ سے یکساں محبت اور احترام کے دعویدار ہیں۔ عثمانی سلطنت میں انہوں نے وسعت پائی مگر مشکل وقت بھی آئے۔ ان کے ہاں باقاعدہ درویشی سلسلہ ہے اور خانقاہوں کو تکیہ کہا جاتا ہے۔ درویشوں کا مربوط نظام

Read more

احتجاج اور مارچ کی ایک اور کال

عمران خان نے ایک بار پھر تحریک انصاف کے کارکنوں کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی کال دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’آپ کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ مستقبل میں ہم نے مارشل لا میں رہنا ہے یا آزادی میں رہنا ہے‘

Read more