پاک و ہند اور دنیا کے نوادرات سے مالامال برطانیہ کے محل اور میوزیم

پوئیس کیسل (Powis Castle) برطانیہ کی ریاست ویلز میں واقع ہے۔ برمنگھم کے جنوب مغرب میں واقع یہ محل برمنگھم سے ڈیڑھ گھنٹہ کی مسافت پر ہے۔ پرسوں ہم نے اپنے بھانجے سید محمد عارف کی وساطت سے اس محل اور میوزیم کی سیر کی۔ محل اور اس سے ملحقہ قائم برطانیہ کے لارڈ کلائیو لائڈ کے خاندان سے منسوب میوزیم میں ان کے خاندان سے وابستہ نوادرات اور قیمتی اشیا رکھی گئی ہیں۔ میوزیم میں رکھا ہوا بنگال کے

Read more

برطانوی راج کے استحکام میں ثقافتی اداروں (نمائش) کا کردار

یہ تحقیقی کام برصغیر میں برطانوی حکومت کی استقامت میں ثقافتی اداروں کے کردار پر بحث کرے گا۔ ثقافت اور جمالیات کسی بھی معاشرے کی روح ہیں اگر کوئی کسی بھی معاشرے کی ثقافت کو کنٹرول کرتا ہے تو وہ پوری قوم کو کنٹرول کرتا ہے کیونکہ ثقافت کسی بھی قوم کی بنیادی روح ہوتی ہے۔ مادی ثقافت تہذیب، روایات اور طرز زندگی حتیٰ کہ کسی بھی قوم کی زندگی کے تمام بصری پہلوؤں کی نمائندگی کرتی ہے۔ ثقافت ثقافتی

Read more

کالاشی کہتے ہیں ”جنت جانے کا کوئی اور راستہ ڈھونڈیں“

آج سے بیس پچیس سال قبل میں نے شیخ ایاز صاحب کی کتاب ’جے کاک ککوریا کاپڑی‘ میں پڑھا تھا کہ ’میں پہاڑ پر چڑھ رہا تھا تو اچانک میرے سامنے وہ لڑکی آ گئی اور میں نے سوچا اے بھگوان، اے بھگوان! تمہارا جلوہ میرا پیشہ کر رہا ہے‘ ۔ ان کی مشہور زمانہ نظم دور ہیمنت میں چاند کیلاش کا میرے دل کو بلاتا رہا پڑھنے کے بعد میرے دل میں یہ خواہش جاگی تھی کہ میں زندگی

Read more

مشہور زمانہ کتاب ”شرمناک سلطنت: انگریزوں نے ہندوستان کے ساتھ کیا کیا“ پہ تبصرہ

میں نے کچھ عرصہ پہلے چند ایک مضامین پڑھے تھے کہ کس طرح چرچل نے برطانوی راج کے دوران ہندوستان میں لاکھوں لوگوں کو جان بوجھ کر بھوکا مرنے دیا اور کس طرح اس نے کھلے عام ہندوستانیوں کے خلاف نفرت آمیز تبصرے کیے ۔ میں نے روزنامہ ٹورونٹو اسٹار میں شری پردکار کے لکھے گئے ایک مضمون میں پڑھا کہ بنگلور کے ایک کلب نے فخر سے اپنی ویب سائٹ پہ چرچل کا نام کلب کے رکن کے طور

Read more

امریکہ کا 113 میل طویل تیرتا ہوا ہائی وے کیا واقعی دنیا کا آٹھواں عجوبہ ہے؟

سنہ 1938 میں امریکی حکومت نے فلیگلر کے بظاہر ناقابل تباہ پلوں پر انحصار کرتے ہوئے دنیا کی سب سے طویل ایک پانی سے دوسرے پانی تک جانے والی سڑکوں میں سے ایک کی تعمیر کا آغاز کیا۔ یہ سڑک 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور طوفان کو برداشت کر سکتی تھی۔

Read more

شیوا جی ریلوے سٹیشن جو کبھی وکٹوریہ ریلوے سٹیشن تھا

ممبئی کا مرکزی ریلوے سٹیشن جسے عام طور پر وکٹوریہ ریلوے سٹیشن کہا جاتا ہے مصطفی ہوٹل سے بہت ہی قریب تھا۔ ایک دن ہم اس کی سیر کے لیے چلے گئے۔ یہ سٹیشن بھارت کا قدیم ترین ریلوے سٹیشن ہے اور اس کا شمار دنیا کے مصروف ترین ریلوے سٹیشنز میں کیا جاتا ہے۔ گیان پرکاش نے اپنی کتاب Mumbai Fables میں اس ریلوے سٹیشن کے بارے میں تفصیل سے لکھا ہے۔ وہ لکھتے ہیں (صفحہ 47 ) کہ

Read more

میک اپ آرٹسٹ قمر عالی انتقال 18 مئی 2023

جب میں لاہور جاتا ہوں تو اکثر فلمی صحافی، محقق، فلم اور فلم سے متعلق کتابوں سے پیار کرنے والے ظفر اقبال سے ملاقات ہوتی ہے۔ چند ماہ ادھر انہوں نے فلمی دنیا کے ایک نامور میک اپ آرٹسٹ قمر عالی صاحب سے ان کے دفتر واقع ایور نیو اسٹوڈیوز میں میری ملاقات کا انتظام کرایا۔ اس ملاقات میں کی گئی بات چیت پڑھنے والوں کی دل چسپی کے لئے حاضر ہے : ” کیا آپ نے یہ شعبہ اپنی

Read more

یہ امریکہ نہیں آساں…

آج یہ روداد میں اس لیے بیان کر رہی ہوں کیونکہ پاکستان کے سینکڑوں نہیں ہزاروں خاندان ان مصائب کو جھیل رہے ہیں جو مجھے اور میری بیٹی کو جھیلنے پڑے۔ یہ بات شروع ہوئی 2017 کے اختتام دسمبر سے جب میرے قریب ہی رہنے والی ایک خاتون نے اپنے بیٹے کے لیے میری بیٹی کا رشتہ طلب کیا وہ پوری فیملی امریکہ ہجرت کر کے جا رہی تھی جب یہ بات کھلی تو قریبی رفقاء کی مخالفت اور موافقت

Read more

پارانے’ کے بازار میں جھانجھر باجے

ننگر پارکر دنیا کی نگاہوں کا مرکز ہو اور تھرپارکر سردیوں چاہے گرمیوں میں سیاحوں سے بھرا ہوا ہو، یہ مجھ سمیت کئی تھریوں کا خواب ہے۔ ہماری دلی تمنا ہے کہ یہاں کے حسین نظاروں میں سیاحوں کے لئے سہولتوں اور آسائشوں کا انتظام ہو اور یہاں قیام گاہیں، تفریحی مقامات، جھیلیں اور پارک وغیرہ بنائے جائیں۔ اس سلسلے میں ہم ایسی سرگرمیاں تواتر سے کرتے رہتے ہیں جن سے تھرپارکر دنیا کی نظروں میں رہے، کیونکہ ہمارا یقین

Read more

سنانے لگی ہوں چائے ڈے کی یہ داستان عشق

لو بھئی اب یہ دن منانے کی روایات تو خوب ہی پیر پسارتی جا رہی ہے۔ لیبر ڈے، ماں، باپ، عورت اور اب خیر سے چائے ڈے کا نیا اور جی جان جیسا پیارا شوشہ شروع ہو گیا ہے۔ ”ہائے چائے“ ۔ سچی بڑی ہی دلچسپ اور حسین یادیں اس سانولی سانولی محبوبہ کے ساتھ وابستہ ہیں۔ اب پڑھیے۔ بچپن چائے کے حوالے سے ہرگز ہرگز خوشگوار نہ تھا۔ بلکہ اگر سچ کہوں تو کئی حوالوں سے بڑا باغیانہ سا

Read more

وادیٔ سرن اور منڈہ گچھہ: پختونخوا کی ایک خوبصورت وادی کا تذکرہ

چترال کا ٹور کب سے لٹکا ہوا ہے سوچا اس بار عید پہ چلا جاؤں مگر شومئی قسمت کہ عید ڈیوٹی اور دیگر کچھ وجوہات کی بنا پہ نہ جا سکا۔ ڈیوٹی کو ایک ساتھی ڈاکٹر سے کروا کہ سکون کی سانس لی اور بچے کھچے تین چار دن کے لیے ایبٹ آباد اور ساتھ ٹھنڈیانی جانے کا سوچا۔ ایک دوست تاثیر ترین کو جب بتایا تو جناب نے ان الفاظ میں عزت افزائی فرمائی ”ٹھنڈیانی تو بچے جاتے ہیں

Read more

کچھ ریاست بہاولپور کے آخری نواب کی بابت!

بہاولپور ایک حیرت کدہ ہے۔ جو شخص اس شہر کو پہلی بار دیکھتا ہے، خوشگوار حیرت میں ہی مبتلا ہو جاتا ہے۔ کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا کہ جنوبی پنجاب کے نسبتاً پسماندہ خطے میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت آباد کردہ، اس قدر منظم، ترقی یافتہ، صاف ستھرا، سر سبز، اور انتہائی دیدہ زیب محلات اور تاریخی عمارات سے مزین شہر بھی واقع ہو سکتا ہے۔ ایک زمانے میں یہ ریاست بہاولپور کا دارالحکومت تھا کہ جس میں

Read more

عرفان جاوید کا انٹرویو

ناپید ہوتی کتابوں کے ساتھ ہم بھی آہستہ آہستہ تحلیل ہو رہے ہیں پاکستانی ادیب کو ہمارے معاشرے میں کم ہی مرکزیت حاصل رہی اردو ناول کا مستقبل مضبوط ہے، البتہ افسانے اور خاکے کم زور نظر آتے ہیں باکمال خاکہ نویس اور فکشن نگار، عرفان جاوید سے چند دل چسپ سوالات انٹرویو نگار: اقبال خورشید کتابیں ان کا عشق۔ اسی عشق نے لکھنے کی جوت جگائی۔ تخلیق کی خواہش کو مطالعے کی کمک ملی، تو عرفان جاوید کا قلم

Read more

بھٹو خاندان: نوآبادیاتی راج سے زلفی کی پھانسی تک۔ دوسری قسط

بارہ سال کی عمر میں ذوالفقار علی بھٹو کی منگنی 22 سالہ شیریں سے ہو گئی، وہ ان کے چچا خان بہادر احمد خان بھٹو کی بیٹی تھی، یہ شادی بھٹو کی مرضی کے خلاف ہوئی تھی، اس شادی پر نکتہ نظر ہے کہ بھٹو نے یہ شادی زمینی جائیداد کے حصول کے لیے کی تھی، اگرچہ شیریں زندگی بھر بھٹو کی اہلیہ ہونے کے باوجود محبت کے رشتے سے محروم رہی اور وہ لاڑکانہ میں ہی وفات پا گئی

Read more

دریائے ہاکڑہ کی گمشدہ تہذیب

بہتے دریا زندگی کی علامت ہوتے ہیں۔ تاریخ میں بھی دنیا کے بڑے دریاؤں نے ہی عظیم انسانی تہذیبوں کو جنم دیا۔ جب تک یہ دریا رواں رہے یہ تہذیبیں جواں رہیں لیکن جیسے ہی کسی دریا نے رخ بدلا یا کوئی دریا خشک ہوا وہاں کی تہذیب بھی معدوم ہوتی چلی گئی۔ دنیا کی قدیم تہذیبیں بھی دریاؤں کے کنارے پر ہی آباد تھیں۔ ان تہذیبوں میں ایک میسوپوٹیمیا کی تہذیب اہم ہے جو دجلہ اور فرات کی وجہ

Read more

انگریزی کی کلاسک ناول نگار برونٹے سسٹرز کے گاؤں میں ایک خوبصورت دوپہر

معاشرہ اور اس کا ماحول ہماری شخصیت پر گہرے اثر کرتب کرتا ہے۔ دوستوں کی محفلوں میں ان کی دلچسپیوں کی بات ہوتی ہے۔ اسی طرح جب آپ کسی ادیب سے ملیں گے تو پھر اس محفل میں ادب اور کتابوں کی باتیں ہوں گی۔ یعقوب نظامی برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں مقیم ادیب اور مترجم ہیں، بہت سی کتابوں کے مصنف ہیں۔ ان سے روشناسی ان کے مرحوم بھائی اور ہمارے دوست درویش منش وکیل ایوب صابر کے

Read more

خواتین کو درپیش پہلا مسئلہ انہیں بحیثیت انسان قبول نہ کرنا ہے : شہناز شورو

سرخیاں یہ دور خاور مانیکاؤں اور چاہت علی خانوں کا ہے زیادہ تر میلے ٹھیلے اور کانفرنسیں خود نمائش و خود ستائش پر مبنی ہیں زندگی کی ناقد ہوں، یہ ایک غیر منطقی، بھونڈا مذاق ہے معروف فکشن نگار، کالم نویس، مدرس اور سماجی مبصر، ڈاکٹر شہناز شورو سے بات چیت انٹرویو نگار: اقبال خورشید یہ پندرہ برس پرانی یاد ہے۔ سندھ مدرسۃ الاسلام کالج کی خاموش سیڑھیوں سے کچھ پرے، ایک روشن کمرے میں ایک میز تھی، جس پر

Read more

مجھے ایسے ٹورازم سے بچاؤ

سرزمین کشمیر، اپنے بے انتہا حسن کے لئے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ مغل بادشاہ جہانگیر سے منسوب یہ شعر اس کے حسن کی تعریف میں ایک ضرب المثل کی صورت جانا جاتا ہے اگر فردوس بر روئے زمین است ہمیں است، و ہمیں است، و ہمیں است یعنی اگر دنیا میں کہیں جنت ہے تو وہ بس یہی ہے۔ اور سچ تو یہ ہے کہ یہ بات بالکل سولہ آنے صحیح ہے۔ اور یہ بھی ایک حقیقت کہ کشمیر

Read more

سیر بنگال: مہرباں راتیں، بے مہر صبحوں کے بعد

80 اور 90 کی دہائی گلے ملنے والی تھیں کہ اس دنیا میں مجھے پہلا سانس نصیب ہوا۔ جہاں تک یاد پڑتا ہے، وہاں بھی جنت اور دوزخ کی تقسیم تھی۔ تقسیم کا یہ کیڑا شاید انسان وہاں سے ہی ساتھ لایا ہے۔ پیدائش کے وقت مجھے معلوم نہ تھا کہ آگے چل کے میری پیدائش کا خطہ مجھ سے اٹوٹ رشتہ قائم کر لے گا، شاید سب سے ہی کرتا ہو گا۔ مجھے اس وقت معلوم نہ تھا کہ

Read more

شاعر، فکشن نگار، مترجم اور صحافی سید کاشف رضا سے ایک مکالمہ

وہ شہر کراچی کا ایک کردار ہے۔ میں اسے سڑکوں پر چلتے پھرتے دیکھتا ہوں۔ کبھی وہ کسی سرد نیوز روم میں سر جھکائے خبریں بنا رہا ہوتا ہے۔ کبھی کسی مشاعرے میں شعر کہہ رہا ہوتا ہے۔ میں نے اسے جنبش قلم سے ناول تخلیق کرتے ہوئے دیکھا، اور کی بورڈ کی ”ٹک ٹک“ میں کتابوں کے تراجم کرتے ہوئے۔ مگر سب سے پر وقت وہ منظر ہے، جس میں وہ مطالعہ کر رہا ہے، برادرز کراموزوف کا مطالعہ۔

Read more

بھٹو خاندان: نوآبادیاتی راج سے زلفی کی پھانسی تک

ذوالفقار علی بھٹو، تاریخ پاکستان کی ایسی سیاسی شخصیت ہیں جن کے اثرات عہد رفتہ میں بھی وطن کو درپیش ہیں، بھٹو کی الم ناک موت، ان کی سیاسی طاقت اور حریف کی کمزوری کے گرد گھومتی ہے۔ بھٹو کا سیاسی انجام تلخ تھا تاہم بھٹو کے سیاسی تصورات و اقدامات نے پاکستان کی سیاست پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ چار اپریل کو ان کی پھانسی کو عظیم قربانی قرار دینے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی

Read more

شہاب نامہ عصری تاریخ کا بھرپور بیانیہ ہے

سرخیاں : ریاست کا انتظامی ڈھانچہ ادب دشمن ہے، پاکستان کو ایک حجاج بن یوسف درکار ہے شکم پرور معاشرے میں کتاب لکھنا شہر نابینا میں آئینوں کی فروخت کا سودا ہے اردو ادیب اپنے پیشگی ایصال ثواب کے لیے کتاب مفت کورئیر سے ترسیل کرتا ہے باکمال فکشن نگار، سابق بیوروکریٹ، اقبال دیوان سے خصوصی مکالمہ وسیع مطالعہ، نگر نگر کا سفر، اور کہانی کہنے کی للک۔ فکشن نگاری کی سمت آنا لگ بھگ طے تھا۔ ایک جانب جہاں

Read more

’ تو بھی دل سے اتر نہ جائے کہیں۔ ‘ الٹ پھیر

نیت شوق بھر نہ جائے کہیں تو بھی دل سے اتر نہ جائے کہیں نامور غزل کے شاعر ناصرؔ کاظمی صاحب کی یہ غزل پاکستان کے عوام کے دل کی آواز ہے۔ پہلے مصرعے میں حکومت، وزراء اور مشیروں سے ایک حسرت بھرا خطاب ہے کہ ہائے! کیا کیا امیدیں وابستہ کر رکھی تھیں۔ مگر وائے ناکامی کہ سب خاک میں ملتی نظر آ رہی ہیں۔ گفتگو میں محاورہ ’دل سے اتر جانا‘ برے سلوک کے حد سے گزر جانے

Read more

یہ اسکول کے بھاری بستے

ٰایک کہاوت ہے ’گدھے پر کتابیں لاد نا‘ ۔ یہ طنزاً استعمال ہوتی ہے۔ گدھا بوجھ اٹھانے کے لئے ہی ہوتا ہے البتہ اس کی عقل گدھے کی ہی رہتی ہے خواہ آپ اس پر علمی کتابیں رکھ دیں۔ افسوس کا مقام ہے، معذرت کے ساتھ آج کل کے اسکولوں نے کمسن بچوں کو بوجھ اٹھانے والا گدھا سمجھ رکھا ہے۔ اپنے اطراف ایک نظر ڈالئے صبح اور دوپہر کو چھوٹے بچے بھاری بھرکم بستے اور بیگ اپنے کاندھوں پہ

Read more

صحراؤں میں زراعت اب ممکن

قطر کے دارالحکومت دوحہ کے باہر صحرا کے پس منظر میں کئی بڑے گرین ہاؤسز اور ان میں موجود سبزیاں ایک نخلستان کا منظر پیش کرتے ہیں۔ یہ صرف سبزیوں کے گرین ہاؤس نہیں ہیں۔ یہاں سبزیاں کھیت میں نہیں اگائی جاتیں بلکہ مٹی کے بغیر کثیر سطحی کنٹینرز میں اگائی جاتی ہیں۔ ان سبزیوں کی ہر قطار ایک ٹیوب پر مشتمل ہوتی ہے جس میں عام پانی کی بجائے سبزیوں کی افزائش کے لیے غذائی محلول موجود ہوتا ہے۔

Read more

بڑے اخبار جلدی ختم نہیں ہوں گے، مغرب میں بھی یہ نوبت نہیں آئی: اسلم ملک

سرخیاں : سوچنے سمجھنے والا کوئی شخص غیر جانب دار ہو ہی نہیں سکتا سینسر شپ کے حوالے سے ضیا الحق کا دور بدترین تھا عمران دور میں سینسر شپ محض سوشل میڈیا پروپیگنڈا تھا، سب سے زیادہ تو اسی حکومت کے خلاف چھپتا رہا وبا کے بعد لاہور دوسرے شہروں جیسا ہی لگنے لگا ہے سینئر صحافی، قلم کار اور معروف علم دوست شخصیت، اسلم ملک سے ایک مکالمہ انٹرویو نگار: اقبال خورشید صحافتی سفر پانچ عشروں پر محیط،

Read more

پاکستان کے سنگین ترین معاشرتی جرائم رائٹ ونگ ہی نے کر رکھے ہیں: رعایت اللہ فاروقی

سرخیاں : اردو کالم تقریباً موت کے دروازے پر ہے سوشل میڈیا کا اسلوب مادر پدر آزاد ہے، جس کی وجہ سے یہ مستند نہیں بن سکتا نام ور صحافی اور کالم نگار، رعایت اللہ فاروقی سے خصوصی مکالمہ انٹرویو نگار: اقبال خورشید طویل صحافتی سفر نے تجربات سے لیس کیا، نظریات اظہار کی قوت بنے، اور مطالعے نے اسلوب کو جلا بخشی۔ رعایت اللہ فاروقی کا شمار اس عہد کے نمایاں کالم نگاروں میں ہوتا ہے۔ اخباری کالمز کا

Read more

ہمارے ادب میں عورت استحصالی رویوں کا شکار رہی: طاہرہ اقبال

سرخیاں : شناخت اسی فن پارے کو ملتی ہے، جس پر مصنف کے دستخط ثبت ہوں ادب معاشرے کی اصلاح کا ذریعہ نہیں، بلکہ ایک خلاق ذہن کا اظہارِ ذات ہے صاحب اسلوب فکشن نگار، ڈاکٹر طاہرہ اقبال سے ایک منفرد بات چیت انٹرویو نگار: اقبال خورشید ان کا فکشن، ان کے پرقوت اسلوب کا عکاس ہے، جسے زبان پر ان کی گرفت، وسیع مشاہدہ اور مسلسل مطالعہ چار چاند لگا دیتے ہیں۔ ایک روز اسد محمد خاں سے ہمارا

Read more

آج کل ہر طرف جعلی دانش وروں کا زور ہے : مبشر علی زیدی

۔ سرخیاں : لکھنے والا اپنی مٹی سے کٹ کر مٹی ہوجاتا ہے معیشت غرق ہو چکی، اگلا الیکشن جو بھی جیتے گا، وہ سر ہی پیٹے گا ہمارے ادیب اور شاعر ڈرے ہوئے ہیں، وہ صرف پی آر کے شوقین ہیں معروف، متنازع اور منفرد قلم کار و صحافی، مبشر علی زیدی سے ایک گپ شپ وہ آیا، اس نے کہانیاں سنائیں، اور سامعین کو گرویدہ بنا لیا۔ آج ہمارا موضوع ہیں ”سو لفظوں کی کہانی“ والے معروف صحافی،

Read more

لوگ پڑھنا چاہتے ہیں، مگر انھیں اردو میں اچھا مواد میسر نہیں : عامر ہاشم خاکوانی

لوگ پڑھنا چاہتے ہیں، مگر انھیں اردو میں اچھا مواد میسر نہیں : عامر ہاشم خاکوانی سے خصوصی بات چیت سرخیاں : ٭ تصوف اشفاق احمد کے تخلیقی عمل کا حصہ تھا، مفکر اب ہمارے ہاں کہاں رہے ٭ لکھنے کا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ اس سے پڑھنے والے میں کوئی تبدیلی آئے ٭ اردو ادیبوں میں اگر تصوف کے اثرات ہیں، تو مجھے اعتراض نہیں، مگر تصوف ان کے تخلیقی عمل کا حصہ ہو، وہ مصنوعی نہ لگے

Read more

منگلا قلعہ: میرپور کا ایک قدیم تاریخی ورثہ

اس وقت منگلا اپنے قدیم تاریخی قلعے، 100 مربع میل پر محیط خوبصورت جھیل، ہائیڈرو الیکٹرک پاور سٹیشن اور منگلا جھیل سے دریا جہلم کے تازہ پانیوں سے حاصل ہونے والی تازہ مچھلی خاص طور پر مہا شیر کے لئے مشہور ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں دریا ء جہلم کی قدرتی حد پنجاب اور کشمیر کو تقسیم کرتی ہے۔ اس مقام سے 326 قبل مسیح میں یونانی بادشاہ الیگزینڈر نے دریائے جہلم عبور کیا اور منگلا سے دس میل

Read more

اقبال کے کائنات کے بارے میں سوالات وقیع نہیں: علی اکبر ناطق کا خصوصی انٹرویو

* کبھی پذیرائی کو مدِ نظر رکھ کر نہیں لکھا، میری دوستی کی ایک قیمت ہے، جو ہر آدمی ادا نہیں کر سکتا۔ * جو ادیب یا شاعر اپنی مرضی کی بات کرتا ہے، اُسے تو اسٹیبلشمنٹ تو چھوڑیے، لبرلز اور نجی فیسٹیولز کے مالکان ہی لفٹ نہیں کراتے نام ور فکشن نگار، شاعر اور قلم کار، علی اکبر ناطق سے خصوصی بات چیت والٹیر کے لازوال کردار ”کاندید“ نے کہا تھا، ہمیں بلا چوں و چرا کام میں مصروف

Read more

جب عوامی لیڈر بھٹو نے ایک بھنگن سے کھانا لے کر کھایا

وہ 1976 ء کے سیلاب کے دن تھے۔ ہم لوگ عزیزوں کی شادی کے باعث اپنے قصبے سیتا روڈ سے ننھیالی گاؤں جوہی آئے ہوئے تھے کہ اچانک آ جانے والے سیلاب میں وہیں پھنس کر رہ گئے کیونکہ جوہی سے دادو جانے والی واحد سڑک ڈوب چکی تھی۔ جوہی میں ہمارے گھروں کے سامنے بوائز ہائی اسکول اور اس کا گراؤنڈ تھا، جہاں ایک دن ہم نے دیکھا کہ مزدور ایک جگہ مٹی ڈھیر کر رہے ہیں۔ اس مٹی

Read more

سفر آذربائیجان کا (آخری قسط)

ہم نظامی سٹریٹ میں ایک طرف گئے تو وہاں مشہور زمانہ ”گراں پری باکو“ کے بورڈ نظر آئے۔ تھوڑا اور گھومے پھرے تو پتہ چلا کہ اس سال کی اس سلسلے کی ایک ریس 10۔ 12 جون کو ہونی ہے اور یہ جو اشتہاری مہم ہے اسی کا حصہ ہے۔ انتظام کی بات کریں تو ہمیں معلوم ہوا کہ باکو فارمولا 1 کیلنڈر کا سب سے نیا اسٹریٹ سرکٹ ہے، جو معیار کے حساب سے موناکو، میلبورن اور سنگاپور کے

Read more

مانگٹ کا گردوارہ بھائی بنو: ایک عمدہ تاریخی ورثہ

منڈی بہاؤ الدین کی تحصیل پھالیہ میں ایک چھوٹا سا گاؤں مانگٹ ہے جس نے سکھوں کی مذہبی تاریخ میں انمٹ نقوش چھوڑ کر ایک منفرد مقام حاصل کر رکھا ہے کیونکہ اس شہر میں ایک ایسا گرودوارہ ہے جو تاریخی اہمیت میں انمول تو ہے ہی لیکن اس کے فن تعمیر اور آرٹ کے نمونے سکھ اور مغل فن تعمیر کا بہترین امتزاج ہیں جو آج بھی آنکھوں کو مسحور کر دیتے ہیں۔ یہ گرودوارہ بھائی بنو کے نام

Read more

علامہ سید صبیح حیدر شیرازی صاحب سے بات چیت

عموماً مختلف طبقہ ہائے فکر کے جید افراد کی سرگزشت شوق سے پڑھی جاتی ہے۔ ایک تاثر ہے کہ سرگزشت کسی گیت نگار، فنکار، اہل قلم، موسیقار، خطاط یا مصور وغیرہ کی ہوتی ہے۔ سوال ہے کہ کیا سرگزشت کسی عالم کی نہیں ہو سکتی؟ میری ایک اہل تشیع عالم سے اتفاقا ملاقات ہوئی جو بعد ازاں دوستی میں بدل گئی۔ علامہ سید صبیح حیدر شیرازی صاحب لاہور میں رہائش پذیر ہیں۔ مہینے دو مہینے بعد میرا لاہور جانا ہوتا

Read more

وینکوؤر کے شہزادہ سیف الملوک اور پری بدر جمال

وائٹ راک، وینکوؤر۔ سمندر کے کنارے ریت پہ گرے درخت کے تنے پر بیٹھے سامنے چار سو چھیاسی ٹن وزنی سفید چٹان کو گھورتے میری شہزادہ سیف الملوک اور پری بدر جمال سے یہ تیسری ملاقات تھی۔ پورے ساٹھ سال قبل وادیٔ کاغان میں ناران سے پیدل جھیل سیف الملوک پہنچتے اس وقت کی واحد کشتی میں سیر کرتے کشتی بان نے سامنے دور چٹان کی طرف اشارہ کرتے ہمیں شہزادہ سیف الملوک کی داستان سنائی تھی۔ دور دیس کا

Read more

بلوچستان کا تاج محل۔ مقبرہ موتی گہرام

یوں تو مقامی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں بلوچستان کا نام سیاسی اکھاڑ پچھاڑ، شرپسند کارروائیوں اور سرداروں کی بدولت آتا ہی رہتا ہے لیکن اب سوشل میڈیا کی وساطت سے شاذ و نادر یہاں کی سیاحت اور خوبصورت جگہوں کو بھی عوام کے سامنے لایا جا رہا ہے۔ بلوچستان کے خوبصورت پہاڑی سلسلوں، نیلگوں چشموں، ندی نالوں، سیب و چیری کے باغات اور برف زاروں سے تو آپ سب واقف ہوں گے لیکن یہ دھرتی تاریخ کا ایک

Read more

پریس کلبوں کی تاریخ

19ویں صدی میں شہروںمیں اخبارات کی اشاعت عام ہوئی اور مختلف اخبارات میں کام کرنے والے صحافیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا تو اس کے ساتھ ہی صحافتی امور کے حوالے سے صحافیوں کے مختلف امور و مسائل کے حوالے سے پریس کلب کی ضرورت بھی محسوس کی جانے لگی۔اسی حوالے سے دنیا کے مختلف ملکوں میں پریس کلب کے قیام کا سلسلہ شروع ہوا۔دنیا کا پہلا پریس کلب آسٹریا میں1859 میں قائم کیا گیا۔پریس کلب کنکورڈیا آسٹریا دنیا میں

Read more

عظیم صوفی شاعربابا فرید کی دھرتی پاکپتن

عظیم صوفی شاعر با با فرید الدین گنج شکر کی دھرتی پاکپتن ایک تاریخی علاقہ ہے جس کا پرانا نام اجودھن ہے۔ مفتوحہ علاقوں میں انسانی کھوپڑیوں کے مینار تعمیر کرنے کے حوالے سے مشہور مغل شہنشاہ تیمور لنگ نے جب پاکپتن پر قبضہ کیا تو بابا فرید الدین گنج شکر کے احترام کی وجہ سے یہاں کی آبادی کی زندگیاں بخش دیں۔ میاں نواز شریف نے اپنے پہلے دور حکومت میں اسے ضلع کا درجہ دے کر یہاں کی

Read more

مرقد حضرت رحمان بابا اور پشاور کے دیگر مقامات

پشتو کے مشہور شاعر رحمان بابا پشاور کے ہزار خوانی قبرستان میں آسودہ خاک ہیں جو ایک اندازے کے مطابق چارسدہ قبرستان کے بعد خیبر پختونخوا کا دوسرا بڑا قبرستان ہے۔ یہ کنشک سٹوپا کے پاس ہی واقع ہے۔ عبدالرحمان جنہیں عقیدت سے پشتون رحمان بابا کے نام سے یاد کرتے ہیں، پشتونوں میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے صوفی شاعر ہیں۔ رحمان بابا 1650 (کچھ جگہ یہ 1632 بھی درج ہے ) کو پشاور کے علاقے بہادر کلے

Read more

وائیکینگز۔ ہیرو یا ویلن؟

ناروے کا ذکر ہو اور وائیکینگز کا تذکرہ نہ ہو تو بات ادھوری ہی رہ جاتی ہے۔ وائیکینگز کون لوگ تھے؟ کہاں سے آئے تھے؟ کیا کرتے تھے؟ عام تاثر تو ان کا یہی ہے کہ یہ سفاک بحری قذاق تھے۔ وائیکینگز لفظ ”وائیک“ سے ہے جس کا مطلب نوردن زبان میں ساحل سمندر ”جیٹی“ ہے۔ وائیکینگ کا مطلب پھر یہ ہوا کہ سمندر کی طرف جانے والے۔ یہ لوگ سمندر کی طرف کس نیت سے جاتے تھے؟ کشتیوں میں

Read more

ٹوکیو کی دہلیز پر (5)

ٹوکیو جاپان کا دل اور اہم ترین شہر ہے۔ یہ پریوں کا دیس بھی کہلاتا ہے اور شہر دلفریب بھی۔ جس کی ہر چیز خوبصورت اور ہر ادا دلفریب ہے۔ جدید قدیم کا سنگم اور تضادات سے بھر پور ہے۔ بظاہر تضادات لیکن دونوں ایک دوسرے میں سمائے ہوئے۔ بیک وقت نیا اور پرانا اور اسی میں اس کی خوبصورتی ہے۔ ایک جانب سکائی سکر پر دوسری جانب لکڑی کا بنا ہوا قدیم مکان ایک جانب بڑے بڑے ڈیپارٹمنٹ سٹور

Read more

مجھ کو ڈھونڈیں گے سدا اہل جفا میرے بعد

اللہ پوچھے اس دسمبر سے بھی کہ جب بھی بام و در پہ آیا کسی نہ کسی کے بچھڑنے کا دھڑکا سا لگ گیا۔ حر کے نقش قدم پہ چلنے والا آزاد مرد تو کچھ ہفتے ہوئے زیر زمیں آباد کسی طلسم نگری کا باسی ہوا، جا چکا ۔ مگر کسی گھر میں چند ہفتوں سے خالی ہوا بستر مسلسل نوحہ کناں ہے، روتا ہے، سر پٹختا ہے، کرلاتا ہے، بین کرتا ہے، بے سلوٹ چادروں کی ڈبڈباتی آنکھوں سے

Read more

نیوزی لینڈ کا منفرد شہر، کروم ویل

نیوزی لینڈ کا شہر کروم ویل (Cromwell) ان تاریخی قصبوں میں شامل ہے جنہیں اس کی ابتدائی ہیئت میں دوبارہ بنایا اور بسایا گیا۔ یہاں کشادہ سڑکیں، فٹ پاتھوں کے کناروں پر گھاس کے قطعات اور پھولوں کے پودے، جگہ جگہ دلکش وسیع و عریض پارک اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔ سبزہ، رنگا رنگ پھول، درختوں کی قطاریں اور فاصلے پر بنے مکانات۔ نہ یہاں جدید دور کی بڑی بڑی عمارتیں ہیں نہ گاڑیوں کا شور

Read more

ناروے کے پرانے باسی : ”سامی“

ناروے کے شمال میں دور بہت دور ایک قوم آباد ہے جو اپنے قدیمی رسم و رواج، اچھوتی دستکاری، رنگا رنگ لباس، اپنی موسیقی، زبان اور تہذیب کو سنبھالے بیٹھی ہے لیکن ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی اور ماڈرن تعلیم بھی اپنائے ہوئے ہیں۔ یہ سامی قوم ہے جو ناروے کے اصلی قدیم باشندے ہیں۔ انہیں ناروے کے ”انڈیگوز“ بھی کہا جاتا ہے۔ سامی قوم چار مختلف ملکوں میں رہائش پذیر ہے۔ ناروے، سویڈن، فن لینڈ اور روس۔ ناروے میں ان

Read more

آزاد کشمیر کا تاریخی ورثہ۔ گوردوارہ کیرتن گڑھ (علی بیگ)

تقسیم ہندسے قبل جموں وکشمیر ایک آزاد ریاست تھی، جس پر مہاراجہ ہری سنگھ کی حکومت تھی۔ ریاست جموں و کشمیر کی آبادی زیادہ تر مسلمان باشندوں پر مشتمل تھی، جب کہ صوبہ جموں میں زیادہ تر سکھ اور ہندو آباد تھے۔ مسلمان آبادی کی اکثریت ہونے کے باوجود ریاست میں ڈوگرہ خاندان کی حکومت تھی جن کے سربراہ مہاراجہ گلاب سنگھ نے مبینہ طور پر برطانوی راج سے یہ ریاست پچھتر لاکھ نانک شاہی روپوں میں خریدی تھی۔ میرپور

Read more

بوسنیا کی چشم دید کیانی (27)

چار اکتوبر کی رات کو مٹکووچ سے زغرب جانے والی بس پکڑی اور علی الصبح زغرب آمد ہوئی۔ بس اسٹیشن پر ناشتہ کرنے کے بعد قریب ہی کوئی ایک کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ریلوے اسٹیشن پہنچ کر محافظ خانے میں اپنا سفری بیگ جمع کروایا۔ پھر ہنگری کے سفارت خانے کی راہ لی۔ سفارت خانہ ابھی کھلا ہی تھا کہ میں وہاں پہنچ گیا۔ استقبالیہ پر موجود ایک ماٹھی سی کروایشین لڑکی سے رو برو یترو (صبح بخیر)

Read more

ریاست بہاولپور کی عظمت کا امین، دربار محل

دربار محل بہاولپور کے دربار کمپلیکس میں واقع ہے۔ اس کمپلیکس میں نواب آف بہاولپور کے تین محلوں (دربار، نشاط او فرخ) سمیت ایک بارہ دری، مسجد اور وسیع و عریض سرسبز لان واقع ہیں۔ تاریخ ؛ اس محل کی تعمیر ”نواب بہاول خان عباسی پنجم“ نے 1904 میں شروع کروائی تھی جو 1907 تک جاری رہی۔ اسی سال آپ کی وفات کے بعد اس محل کو منحوس خیال کرتے ہوئے اس کا بچا کھچا کام روک دیا گیا۔ اس

Read more

گردوارہ ٹبہ صاحب

پاکپتن (پنجاب۔ پاکستان) شہر سے آپ ڈھلتے سورج کی انگلی تھام لیجئیے اور ریل کی پٹڑی کے ساتھ ساتھ جلتے جائیے۔ چار کلومیٹر کی دوری پر ’ٹبہ نانک سر‘ کی چھوٹی سی بستی آتی ہے۔ کہتے ہیں اسی جگہ پر سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک اور مشہور صوفی بزرگ بابا فرید الدین گنج شکر کے گدی نشین شیخ ابراہیم کی ملاقات ہوئی تھی۔ اسی ملاقات میں بابا فرید کے شعر گرو نانک تک پہنچے۔ اور بعد میں وہ

Read more

برلن اور جرمنی کے سیاحتی مقامات کی جھلکیاں

کوڈام پر، جو مغربی برلن کا مین بلیوارڈ ہے، سیر کرنے کا مزہ ہی نرالا ہوتا تھا اور ابھی بھی باعث تفریح ہوتا ہے۔ یہ مغربی برلن کے قیصر ولیم میموریل چرچ نامی لینڈ مارک سے شروع ہوتا ہے اور تقریباً 4 کلومیٹر سیدھی سڑک ہے۔ قیصر ولیم چرچ کو، جو کیتھولکس کے بعد ، عیسائیوں کے دوسرے بڑے فرقے پروٹیسٹنٹس کی عبادت گاہ ہے، دوسری جنگ عظیم میں بہت نقصان پہنچا تھا لیکن حکومت برلن نے اس کی تعمیر

Read more

جھلملاتی روشنیوں اور تحائف کا تہوار کرسمس اور سال نو کی آتش بازی

چوبیس دسمبر کو شام پانچ بجے گرجوں کی گھنٹیاں بجنا شروع ہو جاتی ہیں۔ یہ اس بات کا اعلان ہے کہ کرسمس ایو شروع ہو چکی ہے۔ اس دن کی تیاری میں لوگوں نے گھروں کی دھلائی صفائی کی، اسے سجایا سنوارا اور اب اس تہوار کو منانے کا وقت آن پہنچا۔ ناروے میں کرسمس کو ”یول“ کہتے ہیں۔ تمام نورڈیک ممالک میں کرسمس کا یہی نام ہے۔ اسی مناسبت سے سانٹا کلاوز کو ”یولے نیسے“ کہا جاتا ہے۔ یوں

Read more

ایک دن سہیل وڑائچ کے ساتھ

آپ ٹی وی دیکھتے ہوں اور سہیل وڑائچ سے آگاہ نہ ہوں، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ ہم جیسے بے وقعتوں کو کہ جن کا تھانے کچہری میں کوئی واقف بھی نہیں ”کیا یہ کھلا تضاد نہیں“ کہتے ہوئے ڈر بھی لگتا ہے پولیس والے دھر ہی نہ لیں کہ اس کے استعمال کے جملہ حقوق تو کب کے سہیل وڑائچ کے نام محفوظ ہوچکے۔ ہمارے ایک بزرگ نے تو یہ بھی بتایا ہے کہ تضاد پہلے اس قدر کھلا

Read more

قلعہ گجر سنگھ لاہور سے کلکتہ تک

نومبر کی ایک خنک صبح، ہلکی ہلکی بوندا باندی، لاہور کا ایک گنجان آباد اور پرانا علاقہ ”قلعہ گجر سنگھ“ ، تنگ، کشادہ اور پیچ و خم سے بھرپور مگر صاف ستھری گلیوں میں واقعہ تقریباً ایک صدی پہلے تعمیر کیا گیا خوبصورت روایتی تین منزلہ گھر، جو کبھی کسی امیر ہندو کی ملکیت تھا، انتہائی باذوق طریقے سے ڈیزائن کیا گیا یہ آشیانہ، جس کے دونوں اطراف کشادہ گلیاں اور تمام منازل میں خوبصورت بالکونیاں اور ان بالکونیوں پر

Read more

یوسف گوٹھ بس اڈے سے گوادر بس اڈے تک

19 اکتوبر 2014ء کی صبح گوادر روانہ ہوتے وقت پہلی دفعہ کراچی شہر میں یوسف گوٹھ کا بس اڈہ دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ اس سے قبل بلوچستان اور اس کے اضلاع کا نام سنا اور پڑھا تو تھا مگر کبھی دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا تھا اور نہ یہ علم تھا کہ گوادر، تربت اور کوئٹہ جانے والی بسوں کا اڈہ یوسف گوٹھ پر ہے۔ میری رہائش کیونکہ گلستان جوہر بلاک ون میں تھی اس لیے وہاں سے یوسف گوٹھ

Read more

سینیٹر مشتاق کا دکھی دل، پردہ اور طالبان

ڈ بڑی دلچسپ خبر نظر سے گزری جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد جو حال ہی میں ٹرانس جینڈر ایکٹ پر بیان بازی کر کے شہرت حاصل کر چکے ہیں افغانستان میں طالبان کی طرف سے خواتین کی اعلی تعلیم پر پابندی پر انتہائی دکھی ہیں اور طالبان کے امیر المومنین ملا ہیبت اللہ کے نام لکھے گئے مفتی تقی عثمانی کے ایک خط کو شیئر فرما رہے ہیں جس میں طالبان حکومت کے سربراہ سے التماس کی گئی تھی

Read more

سادھو بیلا، پاکستان میں ہندوؤں کا اہم تیرتھ استھان

سکھر صوبہ سندھ کا تیسرا بڑا شہر ہے جو دریائے سندھ کے کنارے واقع ہے۔ یوں تو اس شہر میں بہت سے تاریخی و مذہبی مقامات ہیں لیکن سندھو کے سینے میں ایک جزیرے پر ایستادہ سفید سنگ مرمر سے بنا سادھو بیلا، ایک الگ ہی مقام رکھتا ہے۔ سکھر کے مقام پر سندھو میں کئی جزیرے ہیں جن میں سب سے بڑا اور مشہور بکھر ہے۔ اسی جزیرے کے جنوب میں سادھ بیلو جزیرہ ہے جس پر سادھو بیلا

Read more

ہندوستان کا سفر: ریچر – جہاں اشوک نے بھی حکومت کی

ریچر : جہاں اشوک نے بھی حکومت کی رات کا ایک بج رہا تھا۔ سب لوگ گہری نیند سو رہے تھے۔ میں جاگنے کی کوشش میں مصروف تھا۔ میری صرف ایک ہی خواہش تھی کہ آگے آنے والے شہر ریچر کی ایک جھلک ضرور دیکھ لوں۔ ایسا کرنے کی سب سے اہم وجہ یہ تھی کہ مجھے بڑی دیر بعد ایک ایسا علاقہ دیکھنے کا موقع مل رہا تھا جہاں اشوک کے دور میں پتھروں پر لکھی ہوئی تحریریں موجود

Read more

کوئے ملامت کو آباد رکھنے والا

عجیب شخص تھا۔ صبح سویرے کتاب اٹھاتا تو شام تک، شام تک کیا رات گئے تک کتاب ہی پڑھتا رہتا۔ بالکل اسی انداز سے دیوتا بیکس کی تعظیم کرتا۔ تارک ہوتا تو لمبے عرصے تک دست کشی اختیار کر لیتا۔ حتیٰ کہ کئی کئی سال گوشت تک نہ کھاتا۔ ہاتھ کی انگلیوں میں پتھر سجائے، دائیں بازو میں کڑے، گلے میں زنجیر، قمیض کے بٹن کھلے، آستینیں چڑھائے یہ خوش لباس باغی ساری زندگی اپنی دھن میں مست رہا۔ لوگ

Read more

جنوبی ہند میں واقع تین ہزار سال پرانا اڈونی قلعہ جہاں افریقی شیدی حکمرانی کرتے تھے

1999 ء میں ہندوستان کے سفر میں جو جانا، جو سنا، جو سمجھا، اس کی ایک جھلک پیش ہے ہماری گاڑی رات بارہ بجے کے بعد اڈونی سے گزرنی تھی۔ ٹائم ٹیبل دیکھنے سے مجھے معلوم ہوا کہ ہماری ٹرین اڈونی سٹیشن پر کچھ دیر کے لیے رکے گی۔ اس علاقے کی تاریخ پڑھتے ہوئے جو چند باتیں مجھے بہت ہی عجیب و غریب لگیں ان میں سے کچھ کا تعلق اڈونی سے بھی تھا۔ یہ شہر دلی سے دو

Read more

گوادر کی ڈائری۔ ہنگلاج کے پہاڑ اور نانی مندر

گوادر میں ایک سال قیام کے دوران اکثر نانی مندر کا تذکرہ سنا جو ہنگلاج کے پہاڑوں کے درمیان واقع ہے۔ یہ مندر انتہائی قدیم ہے اور دنیا بھر کے ہندوؤں کی ایک اہم عبادت گاہ ہے۔ ہر سال میں اپریل میں یہاں ایک میلہ منعقد کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر کے ہندو شریک ہوتے ہیں۔ بلوچستان کے ضلعے لسبیلا کے پہاڑی سلسلوں میں واقع نانی مندر اس حوالے سے بھی اہم ہے کہ یہاں دریائے ہنگول یا

Read more

اسماعیل تارا: کیا ان کی موت واقعی حالتِ کسمپرسی میں ہوئی؟

عجیب اتفاق ہے کہ 1949 کے نومبر میں ایک ستارہ دنیا میں پیدا ہوا اور رواں سال بھی نومبر ہی کے مہینے کی 24 تاریخ کو خالق حقیقی سے جا ملا۔ یہ ستارہ ہم سب کا پسندیدہ فنکار اسماعیل تارا ہے۔ میں نے اسماعیل تارا اور ان کے ساتھی صلاح الدین طوفانی کے کامیڈی خاکے پاکستان ٹیلی وژن کراچی مرکز سے منسلک ہونے سے پہلے بھی دیکھے تھے۔ میں 1980 کی دہائی میں پروڈیوسر سلطانہ صدیقی کی معاونت کر رہا

Read more

گوادر کی ڈائری: بلوچستان کے پہاڑ

بچپن میں طلسم ہوشربا، کوہ قاف اور پریوں کی کہانیاں پڑھی اور سنی تھیں۔ تخیلات کی دنیا میں بارہا جنات اور پریوں کو دیکھا تھا۔ اس دنیا کا ایک الگ طلسماتی رنگ تھا۔ کبھی عمرو عیار کا مشہور کردار کوہ قاف کی پہاڑیوں کی سیر کرتا ہوا نظر آتا تو کبھی نیلی جادوگرنی کسی حسین شہزادی کو ان پہاڑوں میں قید کردیتی۔ حتیٰ کہ دنیا کی حسین ترین لڑکی کو کالا جادوگر ان ہی پہاڑوں میں قید کرکے رکھتا تھا۔

Read more

سفر بلوچستان: مولا، جھل مگسی و بولان: تیسری قسط

کھانے سے فارغ ہو کہ سلیم بھائی کے ساتھ واپسی کے سفر پہ روانہ ہوئے جہاں راستے میں مختلف مقبروں کا دورہ بھی کرنا تھا۔ سب سے پہلے ہم ”میرالتاز خان“ کے مقبرے پر رکے جو بارشوں کے باعث کافی حد تک تباہ ہو چکا تھا۔ خان آف قلات میر التاز خان قمبرانی کا یہ مقبرہ لگ بھگ ساڑھے تین سو سال پرانا ہے جسے روایتی انداز میں تعمیر کیا گیا تھا۔ دو منزلہ مقبرے کے چاروں اطراف محرابیں ہیں

Read more

سفر بلوچستان: مولا، جھل مگسی و بولان – حصہ دوم

مولا، جھل مگسی و بولان اس جگہ کی وجہ شہرت یہاں کھجور کے درختوں کے بیچ واقع وہ خوبصورت تالاب ہے جس کے زمردی مائل پانی میں سنہری مچھلیاں (ڈمبرا) تیرتی پائی جاتی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ پانی دھنک کے رنگوں کی طرح کئی رنگ بدلتا ہے۔ کبھی فیروزی تو کبھی سبز، کبھی زمردی تو کبھی نیلا مانو جیسے نیلم، زمرد، فیروزے و عقیق یہاں غسل کرنے آتے ہوں اور اس تالاب میں اپنے اپنے رنگ چھوڑ جاتے ہوں۔

Read more

سفر بلوچستان : حصہ اول

مولا، جھل مگسی و بولان دریا سے نکل کہ میں پتھروں پہ آ بیٹھا۔ شام کے سائے گہرے ہو رہے تھے اور خنکی بھی بڑھتی جا رہی تھی۔ پتھروں پہ بیٹھے بیٹھے پیاس محسوس ہوئی تو اچانک کسی نے جگ میں دریائے مولا کا پانی بھر کہ تھما دیا۔ میں پیاس کا مارا جگ کو منہ لگا کہ غٹک گیا اور دریائے مولا کے پانی نے بلوچستان کی پوشیدہ محبت کو چودہ برس بعد ، میرے روم روم میں جگا

Read more

مبینہ قتل کا ایک غیر حل شدہ کیس جو 74 برس بعد بھی اپنی دلچسپی قائم رکھے ہوئے ہے

’ تمام شد‘ کیس یہ تجسس اور تحیر سے بھر پور، مبینہ قتل کا ایک ایسا غیر حل شدہ کیس ہے جو آج 74 برس بعد بھی اپنی دلچسپی قائم رکھے ہوئے ہے۔ اس کی شروعات یکم دسمبر 1948 کی صبح 6 : 30 بجے ہوئیں جب جنوبی آسٹریلیا کے شہر ایڈی لیڈ کے قریب سمندر کے کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش پائی گئی۔ یہ کیس جلد ہی ”تمام شد“ کیس کے نام سے مشہور ہو گیا اور آج

Read more

پاکستان میں کم عمری کی شادیاں اور قانون

اس موضوع پر بات کرتے ہوئے بنیادی سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستانی قانون کے مطابق شادی کی کم سے کم عمر کیا ہے اور اس کے قانونی و منطقی وجوہات اور دلائل کیا ہیں؟ کیا ایسی قانون سازی کرنا اسلام کے منافی ہے؟ وفاقی شرعی عدالت (ایف ایس سی) کے چیف جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور مسکانزئی کی سربراہی میں تین رکنی ایف ایس سی بنچ نے فاروق عمر بھوجا کی جانب سے، 2021 میں، چائلڈ میرج ریسٹرینٹ

Read more

کامیڈی ہے کیا؟

جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہو رہا ہے کہ کامیڈی فلم وہ ہے جس میں طنز و مزاح کی کہکشاں جا بجا محسوس ہو۔ ماہرین کے مطابق ایسی فلم جس میں ہنسنے ہنسانے کے عناصر موجود ہوں اور جس کا اختتام بھی پر مسرت ہو، ہنسی مذاق، مسخرہ پن عام لوگوں کے پیش نظر دکھایا جائے وہ طربیہ یا کامیڈی کہلاتی ہے۔ ہماری کامیڈی فلموں میں معاشرتی اور رومانی ڈرامے کو ایسے ہی انجام سے دوچار کرایا جاتا ہے۔

Read more

ویرانہ میں گزرے تین برس کی بہاریں

اب کہاں وہ جنرل بس سٹینڈ فیصل آباد کے سامنے آٹو پارٹس دکان کی رونقیں اور کہاں کینیڈا کے برامپٹن شہر سے شمال میں کیلیڈن کی حدود میں ہمارا ٹھکانا ایک ویرانہ۔ ارد گرد سب سو دو سو اور تین سو ایکڑ کے زرعی فارم، اور چاروں طرف پھیلی برف کی چادر۔ دھچکا تو لگنا ہی تھا۔ مگر محض خدا تعالی سے استمداد چاہتے سر جھکا کے اپنی استعداد کے مطابق دن رات نہ دیکھتے محنت پہ جٹ چکے تھے۔

Read more

شیر قلی کی جڑواں جھیلیں

کوہ ہمالیہ اور کوہ قراقرم کے درمیان موجود سطح مرتفع دیوسائی کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ 3000 مربع کلومیٹر کے وسیع و عریض نیشنل پارک میں کئی ایک ایسی جھیلیں واقع ہیں جو تاحال دنیا کی نظروں سے اوجھل ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق دیوسائی میں کم و بیش 36 چھوٹی بڑی جھیلیں واقع ہیں جن میں سے زیادہ تر تاحال پردہ گمنامی میں ہیں۔ ہماری معلومات کے مطابق شیوسر جھیل کے عقب میں بھی چند گمنام جھیلیں واقع ہیں۔

Read more

شمالی اور جنوبی ہندوستان : زمینی، معاشی و معاشرتی فاصلے

1999 ء میں ہندوستان کے سفر میں جو جانا، جو سنا، جو سمجھا، اس کی ایک جھلک پیش ہے بھارت اٹھائیس ریاستوں اور آٹھ مرکزی علاقہ جات پر مشتمل ایک ملک ہے۔ آبادی کے لحاظ سے اس کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش ہے جس کی آبادی بیس کروڑ جبکہ رقبہ اڑھائی لاکھ مربع کلو میٹر ہے۔ اس کی آبادی پاکستان کے برابر اور رقبہ میں کم و بیش تین گنا کم۔ سب سے کم آبادی والی ریاستوں میں

Read more

سفر نامہ ایتھنز اور سنٹورین

ہماری شادی کی سالگرہ کا دن 29 فروری ہوتا ہے اور اس دن کی مناسبت سے ہم، یعنی بیگم اور میں، کبھی بھی برلن میں ٹک کر نہیں بیٹھتے۔ بارسلونا، روم، وینس، بوڈاپسٹ، پیرس، استنبول، پراگ، نیویارک، واشنگٹن، ٹورنٹو اور کئی دوسرے خوبصورت شہروں کو دیکھ چکے ہیں۔ لندن تو ہمارا تیسرا گھر ہے۔ گزشتہ سال، بیگم کی خواہش پر سنٹورین یا سنٹورینی، یونان کے خوبصورت ترین جزیرے کا انتخاب کیا گیا۔ اور یہ طے پایا کہ برلن سے ڈائریکٹ

Read more

ٹیلی وژن اور اسٹیج کے بیس گٹار پلیئر شہزاد اللہ دتہ جو اب ہم میں نہیں رہے

بہت ہی دکھ کی حالت میں یہ سطور لکھ رہا ہوں کہ میرے اچھے دوست شہزاد اللہ دتہ دار فانی سے کوچ کر گئے۔ خبر ماننے کو دل نہیں چاہ رہا تھا پھر بھی جبر کر کے ان کے بڑے بھائی اور میرے ساتھی اختر اللہ دتہ سے اس کی تصدیق چاہی۔ انہوں نے بتایا کہ 24 ستمبر کی رات سرگودھا میں شہزاد ایک حادثہ میں اللہ کو پیارے ہو گئے۔ انا اللہ۔ ان سے میرا دوستانہ اکتوبر 1980 سے ہوا جب میں پاکستان ٹیلی وژن کراچی مرکز سے منسلک ہوا۔

Read more

یا استاد

مشکل وقت میں انسان یا تو اپنے رب کو یاد کرتا ہے اور یا پھر اپنے استاد کو. لیکن مجھے اپنے استاد کو یاد کرنے کی ضرورت نہیں اس لیے کہ وہ میری زندگی کی سرگزشت کا حصہ ہے, میری ہڈ بیتی ہے. میں اسے نہ بھی یاد کروں تو وہ مجھے یاد رہتا ہے. یہ ان استادوں میں سے نہیں جو ہمیں کلاس روم میں درسی کتابیں پڑھاتے ہیں, یہ وہ استاد ہے جو ہمیں زندگی کرنا سکھاتا ہے.

Read more

تصدق علی خان کے صاحب زادے استاد ثروت علی خان سے گفتگو

22 فروری 2022 کو میں ریڈیو پاکستان لاہور گیا۔ یہاں میوزک پروڈیوسر اور شام چوراسی گھرانے کے استاد ثروت علی خان صاحب سے ان کے والد استاد تصدق علی خان سے متعلق بات چیت ہوئی۔ اس گفتگو کا دوسری نشست 19 جولائی کو ریڈیو پاکستان لاہور کے اس ہال میں ہوئی جہاں بڑی بڑی تاریخی صدا بندیاں ہوئیں۔ دیواروں پر نامور فنکاروں کی تصاویر لگی ہوئی تھیں۔ یہاں ردہمسٹ اشفاق حسین صاحب سے بھی ملاقات ہوئی یہ اب ریڈیو پاکستان

Read more

مدراس: ہندوستان کا معاشی مرکز

میں آپ کو یہ بتانا چاہوں گا مدراس شہر کب آباد ہوا اور کن لوگوں نے اسے آباد کرنے میں اپنا کردار ادا کیا اس وقت یہ شہر کن باتوں کے لیے مشہور ہے اور بھارتی معاشی اور معاشرتی ترقی میں یہ کتنا اہم کردار ادا کر رہا ہے؟ ایک پرتگیزی سیاح، واسکوڈے گاما 1498 ء میں ہندوستان آیا۔ اس سے ہندوستان اور پرتگال کے درمیان ایک رابطہ قائم ہو گیا۔ ایم این پیرسن نے اپنی کتاب The Portuguese in

Read more

نیوزی لینڈ کی ارضی جنت گلینورکی (Glenorchy)

اگلی صبح ہم گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے کوئنز ٹاؤن کے شمال مغرب میں تقریباً پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک انتہائی دلکش گاؤں، گلینورکی، جا رہے تھے۔ گلینورکی نیوزی لینڈ کے حسین ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ اس سے زیادہ حسین وہ راستہ ہے جو اس گاؤں کی طرف جاتا ہے۔ گلینورکی جانے والے اس راستے کے بارے میں میں نے کہیں پڑھا تھا، گلینورکی کے راستے سے حسین صرف جنت ہو سکتی ہے۔ آپ کا کیمرہ اتنی

Read more

امرتسر میں ننھیالی گاؤں کی سیر

بچپن کی گرمیوں کی راتیں میری زندگی کا خوبصورت اثاثہ ہیں، کیونکہ راتوں کو کھلے آسمان کے نیچے سونے کا موقع ملتا تھا، ہم سب بہن بھائی گھر کی چھت پر سویا کرتے تھے، سونے سے پہلے تقریباً آدھا گھنٹہ ایک دوسرے کے ساتھ باتیں کرتے، مذاق کرتے، ایک دوسرے کو چھیڑتے، ماضی قریب میں ہونے والی شادیوں پر ہونے والے دلچسپ واقعات دوہراتے اور خوب ہنستے، ہمارے گھر میں بچپن سے ہی نوائے وقت، تعلیم و تربیت اور نونہال

Read more

میری ماں! وادیٔ پلیماز تجھے بلا رہی ہے

میری ماں! سندھ میں رہتے ہوئے تو وڈھ اور وافیٔ پلیماس کے لیے ترستی تھی۔ وڈھ پلیماس کی مٹی کی خوشبؤ کے لیے تڑپتی تھی۔ وڈھ پلیماس کے پانی کو جنت کی نہر کا پانی سمجھتی تھی۔ کیوں کہ یہ تیری پیدائش کی جنت نظیر سرزمین ہے۔ یہ نصیب کی بات ہے کہ تیرا رشتہ سندھ میں ہوا۔ کہا جاتا ہے ناں کہ رشتے آسمانوں میں جڑتے اور بنتے ہیں۔ یہ قسمت کی بات ہے کہ تیرا رشتہ سندھ میں

Read more

سوئٹزرلینڈ بننا کھیل نہیں ہے

سوئٹزرلینڈ آنے والے سیاحوں میں جرمن، امریکی اور برطانوی شہریوں کے بعد چینیوں کا نمبر آتا ہے۔ بعد ازاں خلیجی باشندے اور ہندوستانی یہاں قدم رنجہ فرماتے ہیں۔ ایک دوست نے مفت مشورہ دیا کہ سوئٹزرلینڈ جانے کی کیا ضرورت ہے جب خود پاکستان کے شمالی علاقہ جات قدرتی حسن سے مالامال ہیں۔ تو دوست بات یہ ہے کہ دنیا کا کون سا خطہ ہے جہاں دل خوش کن مناظر کی کوئی کمی ہے؟ جدید سیاحت کا ارتقاء پچھلے ایک

Read more

پاکستان کا تابناک معاشی مستقبل: چند تجاویز

(سینیٹ کے بجٹ سیشن میں سینیٹر تاج حیدر کی تقریر کا مکمل متن) سینیٹ کے حالیہ بجٹ سیشن کے آخری دن 23 جون 2022 کو مجھے موجودہ بجٹ پر لب کشائی کا موقع ملا۔ قواعد کے مطابق جب میرے حصے کے بیس منٹ مکمل ہو گئے اور محترم چیئرمین نے وقت کے خاتمے کی جانب میری توجہ دلائی تو میں اپنی نشست پر بیٹھ گیا۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اس بیس منٹ میں دونوں جانب کے محترم

Read more

چنائی میں ہمارا ہوٹل

چنائی میں ہمارا ہوٹل :جو ایک سکھ کی ملکیت تھا، جہاں ڈیڑھ سو سالہ پرانا ریلوے سٹیشن بھی ہے، جہاں جنگ عظیم دوم نے جرمنوں نے حملہ بھی کیا 1999 ء میں ہندوستان کے سفر میں جو جانا، جو سنا، جو سمجھا، اس کی ایک جھلک پیش ہے۔ چنائی میں ہوٹل میں قیام بھی ایک دلچسپ تجربہ تھا۔ ہوٹل کا مالک پنجاب کا رہنے والا ایک سکھ تھا جو اتنی دور آ کر ایک ہوٹل چلا رہا تھا۔ ہوٹل کے

Read more

میں جلتا صحرائے کاچھو ہوں!

میں تپتا صحرائے کا چھو ہوں۔ میں صدیوں سے پیاسا ہوں۔ بارش نہیں پڑے تو میں ایک بوند کو ترستا ہوں۔ میرے لیے سندھی زبان میں محاورہ ہے کہ بارش برسے تو کا چھو امیر ورنہ غریب سے بھی غریب۔ میں کیرتھر پہاڑی سلسلے کے قریب تر ہوں۔ سمجھو کہ اس کی گود میں قدیم زمانے سے تپتی جلاتی دھوپ میں تپتے جلتے بھی صدیوں سے تاریخ، تہذیب اور زرخیزی کی علامت رہتا آیا ہوں۔ میرا اور منچھر جھیل کا

Read more

امریکی سپریم کورٹ اور عوام کا تعلق پیچیدہ کیوں؟

امریکی سپریم کورٹ، فائل فوٹو (ویب ڈیسک) امریکہ میں اسقاطِ حمل کو حاصل آئینی تحفظ ختم کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ امریکیوں کی اکثریت میں غیر مقبول ہے، لیکن کیا اِس سے عدالت کو کوئی فرق پڑا؟ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ میں امریکی عوام اور عدلیہ کے تعلق پر کی جانے والی تحقیق اور مباحثوں کا جائزہ لیا گیا۔ مختصراً یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ یہ ایک پیچیدہ تعلق ہے۔ گو کہ اس بات

Read more

نواب آف آرکوٹ : جس نے 77 سال کی عمر میں انگریز کے لئے فرانسیسیوں کے خلاف جنگ میں جان دی

نیلور جہاں صدیوں سے ایک روٹی میلہ بھی لگتا ہے۔ 1999 ء میں ہندوستان کے سفر میں جو جانا، جو سنا، جو سمجھا، اس کی ایک جھلک پیش ہے۔ ہم آندھرا پردیش کے آخری بڑے شہر نیلور سے گزر رہے۔ اس علاقے کی تاریخ کا مطالعہ کرتے ہوئے مجھے معلوم ہوا کہ نوابز آف آرکوٹ نے ڈیڑھ سو سال سے زائد عرصے تک اس علاقے پر حکومت کی۔ آرکوٹ اب تامل ناڈو کا ایک اہم شہر ہے۔ اس قصبے کے

Read more

پہاڑ بلاتے ہیں

پہاڑ بلاتے ہیں۔ اپنی اور بلاتے ہیں، کیوں بلاتے ہیں؟ کیا کہتے ہیں؟ کچھ سنتے بھی ہیں؟ ایک بار بلاتے ہیں یا بار بار بلاتے ہیں؟ کسے بلاتے ہیں؟ ہر کسی کو ایک الگ پہاڑ بلاتا ہے یا بیک وقت مختلف پہاڑ۔ دکھنے میں سب پہاڑ پہاڑ ہی لگتے ہیں۔ پر اپنے آپ میں ہر پہاڑ ایک جدا دنیا ہے۔ جیسے ہر انسان دوسرے سے مختلف، اسی طرح ہر پہاڑ دوسرے سے جدا۔ پہاڑوں کی مختلف انواع ہوتی ہیں۔ ان

Read more

ڈے ژا وو: ایک حقیقت

کبھی کسی نئی جگہ پر ایسا احساس ہونا کہ یہ جگہ پہلے سے دیکھی ہوئی ہے، کسی شخص سے پہلی دفعہ ملتے ہوئے ایسا لگنا جیسے پہلے بھی اس سے مل چکے ہیں یا کبھی رونما ہونے والے واقعات کو دیکھ کر یوں لگنا جیسے یہ سب پہلے ہو چکا ہے، ڈے ژا وو کہلاتا ہے۔ بقول شاعر نجانے کب تھا! کہاں تھا مگر یہ لگتا ہے یہ وقت پہلے بھی ہم نے کبھی گزارا ہے آج ہم ڈے ژا

Read more

مال روڈ مری کی آپ بیتی

میں مال روڈ مری، کہنے کو ایک عام سی سڑک مگر ہونے کو خاص الخاص، مشہور و معروف۔ مجھے پاکستان کے سب سے زیادہ قابل رسائی سیاحتی مقام کی مرکزی شاہراہ ہونے کا شرف حاصل ہے۔ میرا جنم کب ہوا، اس بارے یاداشت ساتھ نہیں دے رہی۔ ہاں آغاز جی پی او چوک سے ہوتا ہے، پھر اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتی مری کینٹ کی طرف نکل جاتی ہوں۔ جانتے ہیں سڑک ایک راستہ ہوتی ہے، بالکل زندگی کے راستے

Read more

پیر لاکھیو: وزیر اعلی سندھ کے حلقے میں خستہ حالی کا شکار قدیم مقام

سندھ میں سندھو تہذیب یعنی ہڑپہ اور موہنجو دڑو کی تہذیب کے دور کے جو مقامات دریافت ہوئے تھے ان میں زیادہ تر سندھو دریاء کے دائیں کنارے واقع ہیں۔ ان مقامات کی اکثریت اب سندھ کے دوسرے بڑے صحرا کاچھو اور اس کے آس پاس میں ہے۔ موہنجو دڑو کی تہذیب کے دور کے ان مقامات میں سے پیر لاکھیو کا مقام بھی ہے جو سندھو تہذیب کا قدیم مقام ہے جس کی بنگالی آرکیولاجسٹ این جی مجمدار نے

Read more

گبر بند: زرتشتیوں کے آثار

سندھ میں کیرتھر پہاڑی سلسلے میں برساتی ندی نالوں کے بہاء کے آگے پتھروں سے بنے بند موجود ہیں. یہ پتھروں سے بنے ہوئے  بند اب خستہ حالی کا شکار ہیں. پتھروں سے بند باندھ کر پانی جمع کیا جاتا ہوگا اور وہ پانی پینے کے علاوہ قریب تر وادی کی زمین میں فصل اگانے میں استعمال ہوتا ہوگا۔ یہ بند  پانی جمع کرنے کے لیے بنائے گئے ہونگے. گبر بند قدیم لوگوں کی ذہانت، پلاننگ اور انجینئرنگ کی نشاندہی

Read more

سوہنی مہینوال داستان: عورت کی سماجی بغاوت کی علامت

محبت کی لوک داستانوں کا رواج پوری دنیا بالخصوص جنوبی ایشیا میں موجود تھا۔ یہ رومانوی داستانیں سندھ، پنجاب، بلوچستان، ایران، عربستان، ہندستان اور دوسرے خطوں میں رائج تھیں۔ سندھ میں ان رومانوی داستانوں یا پیار کی لوک کہانیوں کو ایک کردار کی نسبت سے نیم تاریخی سمجھا جاتا ہے مگر ان داستانوں میں جن کرداروں کو تاریخی سمجھا جاتا ہے ان کی خود تاریخی صحت ہی درست یا قابل قبول نہیں۔ یہ بحث الگ ہے اور طول پکڑ جائے

Read more

پاکستان کی عدالتوں میں ناصر کاظمی کا مقدمہ

مرزا غالب کے اس مقدمے کا بہت ذکر ہوتا ہے جو انہوں نے اپنی پنشن کے حصول کے لیے لڑا۔ جدید زمانے کے شاعر ناصر کاظمی کو بھی ایک مقدمے کا سامنا کرنا پڑا جس سے وہ اپنی زندگی کے آخری گیارہ برس نبرد آزما رہے اور جو ان کی وفات کے بعد ان کے اہل خانہ نے مزید اکیس برس جھیلا۔ اس نے ہمیں ملک کی تقریباً ہر عدالت دکھائی؛ سیٹلمنٹ کے بعد ہائی کورٹ کے سنگل اور ڈویژن

Read more

اور یہ تاریخ عالم کی عظیم ترین عمارتوں میں سے ایک عمارت ہے

آیا صوفیہ سلطان فاتح کے قسطنطنیہ فتح ہونے سے پہلے مسیحیوں کا دوسرا بڑا مذہبی مرکز بنا رہا ہے پانچ صدی عیسوی میں مسیحی دنیا دو بڑی سلطنتوں میں تقسیم ہو گئی تھی ایک سلطنت مشرق میں تھی جس کا پایہ تخت قسطنطنیہ تھا اس میں ہلکان یونان کوچک شام مصر اور حبشہ وغیرہ کے علاقے موجود تھے وہاں کا سب سے بڑا مذہبی پیشوا پیتھرک کہلاتا تھا دوسری بڑی سلطنت مغرب میں موجود تھی جس کا مرکز روم تھا

Read more

سزو مزو ڈرہ: سندھ میں پتھروں پر نقش نگاری کا قدیم مقام

سزو مزو یا سدو مدو ڈرہ کیرتھر پہاڑی سلسلے میں پتھروں پر نقش نگاری کا قدیم مقام ہے۔ ڈرہ بلوچی زبان میں ٹیلے یا چھوٹے پہاڑ کو کہتے ہیں۔ اس مقام کے قریب قدرتی چشموں کے پانی کا گہرا چشمہ ہے جسے بھی سزو مزو کنب (چشمہ) کہتے ہیں۔ اس مقام کے نام کے سلسلے میں مقامی روایت ہے کہ یہ دو عورتوں کے نام سے منسوب ہے۔ اس مقام کے قریب چاکر گھٹ (گزرگاہ) ہے حو میر چاکر رند

Read more

ملتان کا بازار حسن: ایک گم شدہ منظر

سورج چھپ چکا ہے ’شام دھیرے دھیرے گہری ہو رہی ہے۔ ملتان شہر کے حرم دروازے کے باہر ڈھلان پر خاصا ہجوم ہے۔ بازار بند ہو رہے ہیں۔ قرب و جوار اور شہر سے جو لوگ خریداری کو آئے تھے‘ وہ اب واپسی کے لئے سواریاں تلاش کر رہے ہیں۔ تانگوں کے پہیوں کے دھرے اک دوجے سے رگڑ رہے ہیں۔ کوچوان یوں آوازیں لگاتے ہیں کہ کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی۔ زیادہ تانگوں کا رخ بیرون دولت

Read more

سندھ کےشہر واہی پاندھی کے قریب زرتشتی آثار

سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل جوہی میں شہر واہی پاندھی قدیم شہر ہے۔ یہ شہر دادو شہر سے 45 کلومیٹر اور شہر جوہی سے 28 کلومیٹر مغرب میں کیرتھر پہاڑی سلسلے کے قریب تر واقع ہے۔ واہی سندھی زبان میں پانی کے چھوٹے سے نالے یا ندی کو کہتے ہیں جس میں پہاڑوں میں سے قدرتی چشموں کا پانی میدانی علاقے کی طرف مستقل بہتا ہے۔ واہی قدیم ہے مگر بعد میں پاندھی نامی شخص نے اس واہی کے

Read more

عاصمہ جیلانی کیس: ایک عدالتی فیصلہ جس کی گونج 50 سال بعد بھی سنائی دیتی ہے

عاصمہ جیلانی دراصل وہی عاصمہ جہانگیر ہیں جو بعد میں پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ کی ایک توانا آواز بن کر ابھریں اور عالمی سطح پر ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ کراچی — یہ کہانی عوامی لیگ سے وابستہ سیاسی رہنما ملک غلام جیلانی کے اس وقت کے فوجی آمر جنرل یحییٰ خان کے نام لکھے گئے خط سے شروع ہوتی ہے۔سات اپریل 1971 کو لکھے گئے اس خط میں26 مارچ کو مشرقی پاکستان میں شروع ہونے

Read more

ماؤنٹین ہیریٹیج ٹورازم سیاحت کا نیا دریچہ

حالیہ سانحہ مری جس میں بیس کے قریب سیاح برف اور بدانتظامی کے باعث ہلاک ہوئے سے یہ بات کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ اگر بہتر اور حقیقت پر مبنی منصوبہ بندی نہ کی گی تو سیاحت عذاب جاں بن جاتی ہے۔ اطلاعات اور انکوائری رپورٹ کے مطابق اس غفلت میں کئی اداروں کو ذمہ وار قرار دیا گیا ہے جس سے اداروں کی نام نہاد کارکردگی کی قلعی اتر گئی ہے نیز ٹورازم کے لئے ہماری سنجیدگی

Read more

عمرکوٹ قلعہ سندھ میں سومرہ دور سے بھی قدیم ہے

سندھ کے عمرکوٹ شہر اور قلعہ کی قدامت کے بارے میں مورخین کی متنازعہ رائے پائی جاتی ہیں۔ مورخین کی متنازعہ رائے نے شہر اور قلعہ کی اصل تاریخ کو الجھا دیا ہے۔ کچھ مورخین عمرکوٹ شہر اور قلعہ کو سندھ میں سومرہ دور کے حکمران عمر سومرو سے منسوب کرتے ہیں۔ عمر بادشاہ کی نسبت سے شہر اور قلعہ کو سندھ میں سومرا دور ( 1353 ء۔ 1050 ء) میں تعمیر کردہ بتاتے ہیں۔ کچھ اس رائے سے اختلاف

Read more