نئی ٹیکنالوجی اور بزرگوں کی خفت

لگتاہے کہ جب کہ اشفاق احمد صاحب بیرون ملک تھے توآج کے سارے موجد شاید سبھی ان کے کلاس فیلو تھے کیونکہ وہ ساری عمر کہتے رہے کہ ’آسانیاں تقسیم کریں‘ ۔ اور ٹیکنالوجی آج آسانیاں بانٹ رہی ہے۔ سمارٹ فون کی آمد نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ جو کبھی لائن میں کھڑے نہیں ہوئے وہ بھی اب ’آن لائن‘ ہو گئے ہیں۔ دنیا ’تھری جی‘ اور ’فور جی‘ سے نکل کر اب ’فائیو جی‘ کی سپیڈ

Read more

میدانِ کربل میں تنہا حسینؑ!

تاریخ میں ذکر ہے کہ جب یزید نے مدینہ میں حضرت امام حسینؑ پر بیعت کے لیے دباؤ بڑہایا تو امامؑ، مدینہ کو چھوڑ کر مکہ کی طرف روانہ ہوئے۔ وہاں پر 4 ماہ سے زائد عرصہ قیام کیا اور جب حج کا ارادہ کرتے ہوئے احرام بھی باندھ لیا تو یزید نے عمرو بن عاص کو ایک لشکر کے ساتھ حاجیوں کے لباس میں مکہ بھیجا اور اسے حکم دیا کہ اگر حسینؑ خانہ کعبہ کے پردوں میں بھی

Read more

چائے عمدہ ہے!

میں کوئی چائے بیچنے والی کمپنی کا نمائندہ تو نہیں ہوں لیکن میری کہانی سے آپ کو چائے پینے کی اچھی خاصی ترغیب مل سکتی ہے۔ میرا تعلق ایک روایتی دیہی خاندان سے ہے۔ جہاں چائے کو زندگی کا لازمی حصہ تصور کیا جاتا ہے۔ جہاں تین کھانے اور تین چائے کا اصول چلتا ہے۔ ایک وقت تھا جب دیہاتوں میں دودھ لسی کا چلن تھا مگر اب خال خال گھروں میں ہی دودھ، دہی اور لسی کا استعمال ہوتا

Read more

یزیدی نہیں، حسینی بن

کربلا محض ایک واقعہ ہی نہیں، ایک استعارہ ہے، ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا نام ہے، ایک حقیقت کا نام ہے، کربلا ایک خاموش طوفان کا نام ہے کہ جب وہ آتا ہے تو سب یزیدیوں کو بہا کر لے جاتا ہے۔ کربلا کیا ہے، سیاسی مزاحمت کی ایک عمدہ ترین مثال۔ کربلا اور حسینیت لازم وملزوم ہیں۔ جہاں جہاں کوئی ظالم یزید کربلا برپا کرے وہاں وہاں کوئی نہ کوئی حسین ضرور آجایا کرتاہے۔ کربلا محض سینکڑوں سال

Read more

دعا اور یقین کامل

انسان اپنی محبت میں خدا کی محبت کے علاوہ خدا سے سب کچھ مانگتا ہے، عام طور پر مل جانے کی صورت میں انسان گمراہ ہونے کے خدشات سے دو چار رہتا ہے، اور نہ ملنے یا دیر سے ملنے کی مصلحت کو سمجھے اور جانے بغیر ہی مایوسی کا شکار بھی ہو جاتا ہے، منعم سے اپنی ضرورت کے مطابق نہیں بلکہ اس کے رتبے کے حساب سے مانگا جاتا ہے۔ اور رتبہ کو جاننے کے لیے ہم ہرگز

Read more

نصیحت کا اثر کیوں نہیں ہوتا؟

آج بہت عرصہ بعد اس سے ملاقات ہوئی۔ کافی دیر گپ شپ چلتی رہی۔ اسی دوران اس نے اپنے ایک دوست کا قصہ سنایا کہ میرا ایک بہت ہی پرانا دوست جس کانام زید ہے ایک منہ پھٹ سا انسان تھا۔ وہ کہیں بھی کچھ بھی کہہ دینے سے یا (لفظ کی تعریف کے مطابق) پھینک دینے سے گریز نہیں کرتا تھا۔ لاکھ دفعہ سمجھانے کے باوجود عین اسی وقت جب اسے دانت کے نیچے ”گیٹی“ رکھنے کی اشد ضرورت

Read more

سنگین دیوار

چھ مہینہ بعد آج میں اپنے گاؤں واپس آیا ہوں۔ یہاں داخل ہوتے ہی کیا دیکھتا ہوں کہ وہ سڑک جس کے دونوں طرف ہمارا گاؤں آباد ہے اس کے ٹھیک بیچوں بیچ ایک قد آدم دیوار کھڑی ہے۔ میں اپنے گھر آ گیا اور سیدھا اپنے کمرے میں چلا گیا۔ میں نے اپنا بیگ پیک ایک ٹیبل پر ڈال دیا اور اپنے بائیں ہاتھ کی کلائی سے گھڑی نکالتے ہوئے کھڑکی سے باہر جھانکا۔ ارے اس کمبخت دیوار نے

Read more

تعلیم سب کا حق ہے

تعلیم نسلیں سنوار دیتی ہے۔ مستقبل روشن بنا دیتی ہے اور جینے کا ہنر سکا دیتی ہے۔ ترقی کا دار و مدار تعلیم پر ہے۔ اندلس کی عظیم سلطنت تعلیم کے بل بوتے پر بنی۔ بغداد کو اہمیت اور عزت تعلیم کی وجہ سے ملی۔ مسلمانوں نے ترقی علم کی بدولت حاصل کی۔ عرب کے صحراؤں میں رہنے والے اور جہالت میں ڈوبے عرب علم کی بدولت دنیا کے امام بن بیٹھے۔ اسی طرح اہل یورپ زمانہ جاہلیت میں رہ

Read more

صحت مند معاشرہ: ترقی کا ضامن

اس وقت ہمیں صحت پر سب سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ ناقص غذاؤں، دواؤں اور آلودہ ماحول نے قریباً ہر دوسرے شخص کو متاثر کیا ہے۔ کوئی گردوں، دل اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہے تو کوئی جگر، معدہ اور ٹی بی کے مرض کا شکار ہے لہٰذا حکومت کو فی الفور ہنگامی حالت کا نفاذ کر دینا چاہیے۔ یہ اس کا فرض ہے اور ذمہ داری بھی صحت مند شہری ہمیشہ مثبت سوچتے ہیں اور

Read more

دیہی ترقی کے لیے انٹرنیٹ کی اہمیت

انٹرنیٹ کی ترقی کو بلا شبہ آج کے دور میں ”انفارمیشن سپر ہائی وئے“ قرار دیا جا سکتا ہے۔ ماضی میں لوگ شاہراہوں کے ذریعے سفر کرتے ہوئے اپنے عزیزوں سے ملنے جاتے تھے، رابطے کے لیے خط، ٹیلی فون، ٹیلی گرام کا سہارا لیا جاتاتھا مگر انٹرنیٹ کی تیز رفتار ترقی نے فاصلوں کو سمیٹ دیا ہے اور رابطوں کو سہل کر دیا ہے۔ عصر حاضر میں انٹرنیٹ اور جد ید ٹیکنالوجی تک عوام کی رسائی اور زندگی کے

Read more

اقلیتوں کے حقوق اور آئینی تحفظ

چند روز قبل سینیٹ میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق پیش ہونے والے بل کے مطابق جبری مذہب تبدیلی پر سات سال تک قید اور جرمانہ ہوگا۔ اس بل میں جبری بین المذاہب شادی کروانے والے کو بھی 10 سال تک سزا اور 5 لاکھ جرمانہ کے علاوہ کم عمر مذہبی اقلیت کی شادی کروانے والے کو 14 سال قید اور 5 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔ بل میں مزید کہا گیا ہے کہ اقلیتوں کے خلاف نفرت اور توہین

Read more

صنفی تشدد کے خاتمہ کے لئے ایک ورکشاپ

مورخہ 26 اگست، 2020 ء بروز منگل کو لاہور میں سرچ فار جسٹس (SEARCH FOR JUSTICE) کی جانب سے ہوٹل کارلٹن ٹاور (HOTEL CARLTON TOWER) میں ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی سربراہی سرچ فار جسٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر افتخار مبارک کر رہے تھے۔ نیز ان کے ساتھ ان کی ٹیم کے ممبران بھی شامل تھے۔ ”سرچ فار جسٹس ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو معاشرے کے پسماندہ طبقات ( بالخصوص بچے اور لڑکیاں ) کی با

Read more

صدارتی نظام کی باز گشت، عوام کیا چاہتے ہیں؟

ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کے طول و عرض میں کافی عرصے سے صدارتی نظام کے لئے زمین ہموار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ نظام صدارتی ہو، پارلیمانی ہو، بادشاہت سے ملتی جلتی کوئی آمریت ہو یا خالص بادشاہتی نظام، عوام کو ان سے کبھی کوئی غرض و غایت نہیں ہوا کرتی کیونکہ ہر ملک کے عوام امن چاہتے ہیں، سکون چاہتے ہیں، روزگار کا عام ہونا چاہتے ہیں، عدل و انصاف چاہتے ہیں، مساویانہ سلوک چاہتے ہیں، عزت

Read more

سرائیکی حقوق کی تحریک کا ایک جائزہ

2017 کی مردم شماری کے مطابق کم از کم ڈھائی کروڑ پاکستانی شہری سرائیکی زبان بولتے ہیں۔ زیادہ تر سرائیکی آبادی جنوبی پنجاب، جنوبی پختونخوا اور سندھ میں مقیم ہے۔ سرائیکی خطہ ایک قدیم تاریخ اور ثقافت کا حامل ہے لیکن بدقسمتی سے سیاسی، معاشی اور تعلیمی لحاظ سے انتہائی پسماندگی کا شکارہے جس کی کئی وجوہات ہیں۔ اس خطے کی سب سے بڑی محرومی شناخت کا بحران ہے۔ سرائیکی کو پنجابی کا لہجہ قرار دے کر اس خطے کو

Read more

معجزات سامری جادوگر کی جادوگری نہ بن جائیں

پاکستان ایک ایسا معجزاتی ملک ہے کہ خود اس کا وجود میں آنا، پھر دولخت ہوجانا، پھر خراب ترین اقتصادی بد حالی اور اور امن و امان کی صورت حال کے باوجود اس کا بر قرار رہنا، پھر اچانک باقی ماندہ ملک میں ایک اور صوبہ تشکیل پاجانے کے باوجود جغرافیائی نقشے میں کسی 5 ویں صوبے کا کوئی ذکر ہی موجود نہ ہونا، پھر سروے آف پاکستان کے نقشے میں خود بخود کشمیر کی وادی کا ایک بڑا حصہ

Read more

ان بارشوں سے دوستی۔۔۔

ثمرین میری بہت اچھی دوست ہے وہ بہت سال سے سرجانی ٹاؤن کراچی کے علاقے میں رہائش پذیر ہے۔ میری اس دوست کو بارشیں بہت پسند تھیں لیکن پچھلے کچھ برسوں سے اس کا بارشوں سے پسندیدگی کا رشتہ بہت حد تک ناپسندیدگی میں بدل چکا ہے۔ ثمرین کے بقول برسات شروع ہونے سے قبل وہ شدید ڈیپریشن کا شکار ہو جاتی ہے اور یہی حال اس کے گھر کے دوسرے افراد کا ہوتا ہے۔ میری اس دوست کی اس

Read more

ہماری دیگ کا پیندا ہلکا ہے

آہ! کراچی اختیارات کی بھینٹ چڑھ گیا۔ کوئی ہے جو مرض کی تشخیص کرے؟ اس کا علاج تجویز کرے؟ صد حیف کہ طاقتوروں کی اس لڑائی کراچی وینٹیلیٹر تک آن پہنچا۔ شکایت کس سے کریں؟ یہاں کچھ ٹھیک کرنے کا عزم ہی دکھائی نہیں دیتا۔ اہل کراچی محض ایندھن ہیں۔ عاجز کو آج 5 گھنٹے لگے ہیں جان پر کھیل کر ناظم آباد سے زندہ سلامت گلشن پہنچنے میں۔ اس جاں گسل سفر کے دوران ہر علاقہ منتخب و غیر

Read more

کرونا کی وبا اور کارپوریٹ امریکہ

کرونا وائرس کی وبا کیا آئی امریکی عوام نے تو خریداری ہی چھوڑ دی۔ آمدورفت آدھی، تیل کا بزنس فلاپ، پیٹرول پمپس سنسان۔ ہوم ڈپوز ویران، لوگوں نے اخراجات آدھے کر دیے۔ بچت کے لیے کھانا روز گھر میں پکانے لگے۔ تعمیرات ماند پڑ گئیں۔ گھروں کی مرمت اور تزئین و آرائش نہ ہونے کے برابر رہ گئی۔ ڈبے کی خوراک پڑے پڑے ایکسپائر ہونے لگی۔ خشک خوراک کو کوئی منہ نہیں لگاتا تھا۔ میڈیا ہاؤسز کے پاس کرونا کے

Read more

خود مختار پاکستان ایک خواب

جنگ عظیم دوم کی تباہ کاریوں سے برطانیہ کے دیوالیہ ہونے کے بعد برصغیر سے اس کی واپسی نوشتۂ دیوار تھی۔ قائد اعظم کی قیادت میں مسلم لیگ ہندوستان کی تقسیم اور اپنی جدا گانہ حیثیت کے بل پر مسلمانوں کے لیے الگ وطن جبکہ گاندھی کی قیادت میں کانگریس متحدہ ہندوستان کے خواہاں تھے۔ لارڈ ماؤنٹ بیٹن جو مارچ کے اواخر میں سلطنت برطانیہ کی جانب سے متحدہ ہندوستان کے آخری وائسرائے مقرر کیے گئے تھے۔ انہوں نے جون 1947 میں ہندوستان کی تقسیم پر دونوں جانبین کی رضامندی کے بعد مہر ثبت کی۔

Read more

صنفی تعصب کا خاتمہ کیسے؟

”مرد ذہین اور سنجیدہ لڑکیوں سے دور بھاگتے ہیں کہ اس سے ان کے احساس برتری کو ٹھیس پہنچتی ہے“
منقولہ عبارت کل واٹس ایپ سٹیٹس پر لگائی جس پر آج ایک سنجیدہ و ذہین طالبہ نے جوابی رائے کا اظہار کیا جو آپ کی خدمت میں پیش کیے دیتا ہوں۔

کہتی ہیں
”مرد کبھی عورت کو اپنے سے آگے نکلتا ہوا نہیں دیکھ سکتا“
اس رائے کے جواب میں ایک طالب علمانہ تبصرہ کیا ہے جو آپ کے سامنے پیش کرنا ضروری سمجھتا ہوں

Read more

ارتکاز وجمود کا شکار سرمایہ اور ہماری معیشت

پاکستان کی معیشت کو اگر ایک جملے میں بیان کرنا ہو تو یہ ہی کہا جاسکتا ہے کہ اشرافیہ کے مفادات کا تحفظ اور عوام کا استحصال۔ ریاست اور سماج پر آج تک جن طبقات اور اداروں کا غلبہ رہا ہے، آج معیشت کی زبوں حالی اور غربت و تنگ دستی کا شکار عوام، ان ہی کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آج بھی ریاست کا اشرافیہ کی کی خدمت گزاری کا کردار اور معاشرے و سماج پر جاگیرداروں کا تسلط پوری طرح قائم ہے۔ اسٹیٹ بنک کے سابق گورنر عشرت حسین کی کتابPakistan The Eonomy of Elitist State کا بنیادی موضوع بھی یہی ہے۔

Read more

بھیگے ساون میں اے پی سی

مون سون کا سیزن اپنے جوبن پر ہے۔ گرمی سے پریشان حال لوگوں کے لیے بارش کی نوید گویا کسی من و سلویٰ سے کم نہیں ہوتی اور ہمارے عقیدے کے مطابق تو یہ بارش ویسے بھی رحمت خداوندی ہے۔ مگر شاید ہم اتنے نا اہل اور نالائق ہیں کہ اس رحمت سے بھی مستفید نہیں ہوسکتے اور بارش کا لطف اٹھانے اور سجدہ شکر بجا لانے کی بجائے اس پریشانی کا شکار ہوتے ہیں کہ کہیں اربن فلڈنگ کی

Read more

سیاسی قائدین کی ناکامی پر عوامی تحریک

اپنے منفرد اور اسٹریٹجک حدود اربعہ کے اعتبار سے چترال، بحیثیت ایک قبائلی ریاست، مشرق براستہ شندور پاس گلگت سے اور جنوب میں لواری پاس، دیر سے ہوتے ہوئے پاکستان کے دوسرے علاقوں سے منسلک ہو جاتی ہے۔ چترال میں زمینی رابطے کا ذریعہ یعنی روڈ ایک اندازے کے مطابق 1970 سے بننے شروع ہوئے۔ گو کہ روڈ کی ضرورت پہلے سے محسوس کی جا رہی تھی اور کام بھی ہو چکے تھے لیکن جو کام بھی ہوا جو کہ بجائے سہولت کے نظریہ ضرورت کے طور پر ہوئے۔

روڈ کی سہولت بننے سے پہلے قافلے، جنگی ساماں اور جنگجو، مشینری اور تجارتی ساز و سامان وغیرہ چترال آنے اور وہاں سے باہر جانے کے لئے چند مشہور گزرگاہوں /دروں سے گزرتے تھے جن میں شندور پاس، لواری پاس، ارندو پاس، بروغل پاس، دورا پاس، ڈرکوٹ، شاہ سلیم پاس کے علاوہ کئی اور راستے ایسے تھے جو ثقافت، صنعت و حرفت، تجارت اور جنگ و جدل کے لئے استعمال ہوتے رہے۔

Read more

ڈوبا ہوا شہر، بارش کہانی

شہر ڈوب گیا تھا۔ ہر سڑک اک دریا میں بدل چکی تھی اور پانی تھا کہ راستہ ڈھونڈ کر ہر سو گھستا چلا جا رہا تھا۔ یہ وہی شہر تھا جہاں بارش برسوں پہلے اک کہانی بن گئی تھی۔ سال میں اگر کسی دن بارش کے نام پر پانی کا چھینٹا پڑ جاتا تو جیسے لوگ جشن منانے لگتے۔ اور اب بارش تھی کہ بند ہونے کا نام نہیں لیتی تھی۔ پانی آسمان سے کچھ یوں برس رہا تھا کہ

Read more

اشکومن خاص میں محکمہ برقیات کا مرکزی واٹر چینل: موت کا کنواں

اشکومن خاص میں محکمہ برقیات کی مرکزی واٹر چینل کو غالباً 1980 کی دہائی میں پن بجلی پیدا کرنے کی غرض سے بنائی گئی تھی۔ یہ چینل فیض آباد اور داؤد آباد گاؤں کے درمیان سے گزر کر داؤد آباد میں واقع مرکزی واٹر ٹینکی میں پانی سٹور ہو کر پاور ہاؤس میں ٹربائن چلانے کے کام آتا ہے۔ چونکہ یہ واٹر چینل لنک روڈ فیض آباد کے ساتھ بنی ہوئی ہے، اور لوگوں کے گھروں کے بالکل درمیان سے

Read more

محبت اور سرمایہ داری

دودھ سی سپید رنگت، سحر انگیز سرمئی آنکھیں، جبین نور افشاں، لب کہ شگفتگی گل سے مزین، گیسو کہ مشک ختن، سیمیں بدن کہ عالم کی بہاریں نثار ہوں، شیریں سخن کہ شہد کی مٹھاس پھیکی پڑنے لگے، غنچہ دہن کہ گل و گلاب اسے دیکھ سر جھکانے لگیں۔ بے رخی، کج ادائی اسے زیب دیتی تھی۔ زندگی اس پر نثار ہوا کرتی تھی۔ ماحول سے بے نیاز، آنکھوں میں طلوع آفتاب سے پہلے کے وقت کی چمک لئے، بے

Read more

پاکستانی سیاستدان یا کوڑا دان

قافلے جا کے دلدلوں میں ٹھہرے رہنما پھر بھی رہنما ٹھہرے پاکستان انسانوں کا میلہ ہے، جس میں صرف سیاستدانوں کا ٹھیلا ہے۔ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں، ہمارے کچھ پاکستانی دیر سے بیدار ہوتے ہیں، کچھ زیادہ دیر سے بیدار ہوتے ہیں، اور کچھ کے ضمیر کبھی بیدار نہیں ہوتے۔ یہ والے لوگ وہ ہوتے ہیں، جن کے دل میں بغض اور زہر بھرا ہوتا ہے۔ مگر بول ہمیشہ میٹھا بولتے ہیں۔ یہ ہمیشہ بے وفا محبوب کی

Read more

ناامیدی پھیلانے والے دانشور اور قلم کار

جذبے کا پانچواں رکن پرامید رہنا ہے۔ قرآن مجید نے صراحت کے ساتھ نا امیدی کو گناہ حتی کفر و شرک قرار دیا ہے۔ انقلاب کی راہ میں کبھی بھی انسان خود پر مایوسی طاری نہ ہونے دے۔ انبیا کی ایک اہم صفت بشیر و نذیر ہونا ہے، بشیر یعنی ہر حال میں پر امید رکھنے والا، انبیاظلم و ستم کی چکی میں پسے عوام کو فتح و کامرانی کی امید دلاتے ہیں کیونکہ امید کی کرن پیدا ہوتے ہی

Read more

حضرت امام حسینؓ کی شہادت اور دو زاویے

میں اس نتیجے پہ پہنچی ہوں کہ حضرت امام حسین ابن علی کی شہادت دنیا کے ہر مذہب کے لئے ہی غیر معمولی اور مثالی ہے۔ اس شہادت کے دو غیر معمولی پہلو ہیں نمبر 1۔ انہوں نے بہادری کی انتہا کردی، حق بات پہ ڈٹے رہے لیکن باطل کو کسی صورت نہ اپنایا، نہ کوئی مطلب پرستی کا مظاہرہ کیا، نہ کوئی اپنے مفاد کی بات کی، نہ مال و دولت کی، بہادری کے ساتھ حق کے لئے ڈٹے رہنا

Read more

اسوۂ حسینی ؓکو اپنانے کی ضرورت

تاریخی اعتبار سے یوم عاشورہ ( 10 محرم الحرام) سال کا عظیم ترین دن کہلانے کا حق دار ہے۔ مصنفین نے احادیث مبارکہ اور تاریخی روایات کی روشنی میں اس دن کی فوقیت اور فضیلت کی 25 وجوہات بیان کی ہیں جن میں سے ہر ایک سنہرے حروف سے لکھی جانے کے قابل ہے۔ اسلامی تاریخ میں اس دن ایک بہت دردناک واقعہ بھی پیش آیا۔ دس محرم الحرام 61 ہجری کو جنت کے نوجوانوں کے سردار اورنبی آخرالزماں حضرت

Read more

کیا تم راہ حسینی کا انتخاب کرتے ہو؟

تاریخ عالم میں اگرچہ کئی ایسے واقعات ملتے ہیں جن میں مختلف قسم کی تحریکوں اورقیام کا ذکر ملتا ہے لیکن اگر بغور دیکھا جائے تو تحریک کربلا اور قیام حسین ابن علی جیسا کوئی دوسرا قیام نظر نہیں آتا کہ جس نے یزید و یزیدیت کو ہمیشہ کے لئے شکست فاش دے دی۔ امام عالی مقام کے قیام کا مقصد حصول اقتدار نہیں بلکہ اصلاح امت تھا۔ آج تک تاریخ انسانیت میں جتنے بھی قیام برپا ہوئے ان میں

Read more

افغان طالبان کا دورہ پاکستان، افغان امن معاہدہ بچانے کی کوشش؟

پاکستان کا دورہ کرنے والے افغان طالبان کے چھ رکنی وفد نے سیاسی ٹیم کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں پاکستانی اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان کے مطابق ”وفد نے پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ افغان امن عمل میں ہونے والی حالیہ پیشرفت کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان لوگوں کی آمد و رفت اور تجارت میں سہولیات کے امکانات پر بات چیت کی۔“ افغانستان میں امن کا قیام خطے کے

Read more

پیغام کربلا سے شعور کربلا تک!

اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے، کوئی بھی انقلاب، تبدیلی قربانی مانگتی ہے، نواسہ رسول ﷺ نے وہ عظیم قربانی دی جس کی مثال قیامت تک ممکن ہی نہیں، یہ ایک کردار کا نام ہے۔ شہادت حسین رضی اللہ عنہ کے بعد کائنات انسانی کو دو کردار مل گئے۔ یزیدیت جو بدبختی ظلم، استحصال، جبر، تفرقہ پروری، قتل و غارت گری اور خون آشامی کا استعارہ بن گئی اور حسینیت جو عدل، امن، وفا اور تحفظ دین مصطفے ٰ صلی اللہ

Read more

لوگ ہم سے محبت کیوں نہیں کرتے۔ ۔

یہ وہ سوال ہے جس کے جواب کا ہر انسان کو جستجو رہتا ہے۔ اس سوال کا جواب ڈھونڈنے کے لئے ہمیں اپنے آپ سے کچھ سوالات کرنے ہوں گے۔ ہمیں اپنی ذات کا تجزیہ کرنا ہوگا۔ ہمیں خود سے پوچھنا ہوگا کہ کیا میں خود اپنے آپ سے محبت کرتا ہوں؟ کیا میں خود کو اس قابل سمجھتا ہوں کہ مچھ سے محبت کی جائے؟ کیا میں نے خود کو اس قابل بنانے کی کوشش کی ہے کہ لوگ

Read more

ڈاکٹر عبداقادر شمس قاسمی، ایک شمع اور بجھی اور بڑھی تاریکی

ملک کے مشہور ومعروف صحافی ڈاکٹر عبدالقادر قاسمی شمس صاحب موذی مرض کورونا کو مات نہیں دے سکے۔ اور وہ غیر متوقع طور پہ ہمارے درمیان سے رخصت ہو گئے ہیں۔ آج دوپہر دلی کے مجیدیہ اسپتال میں علاج کے دوران ان کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی۔ وہ گزشتہ ایک ہفتہ سے کورونا وائرس سے جنگ لڑرہے تھے۔ مگر جانبر نہ ہو سکے۔ اناللہ و انا الیہ راجعون۔ دور ناگہانی اور قحط الرجال کے زمانہ میں آپ کی شخصیت پیکرخلوص ومحبت اور جہدمسلسل کا تھا ایک بڑے میڈیا گھرانا سے وابستگی کے باوجود قوم وملت کے لئے کچھ کر گزرنے کی تڑپ اور لگن جو آپ میں تھی اس کی مثال شاذونادر ہی ملتی ہے۔

ڈاکٹر عبدالقادر شمس کی ناگہانی موت یقیناً عظیم اور ناقابل تلافی خسارہ ہے۔ جس کی بھرپائی مستقبل قریب میں ممکن ہی نہیں ہے۔ یہ جملہ محض کہنے بھر نہیں ہے واقعی وہ ایک جری، بے باک اور صاحب طرز صحافی کے ساتھ ساتھ علمی، دینی وملی اور سماجی خدمت گار تھے۔ انہوں نے اپنی عملی زندگی میں سماج کے لئے بیش بہا خدمات انجام دیں۔ سال 1989 میں ازہر ہند دارالعلوم دیوبند سے فضیلت یافتہ ہونے کے بعد انہوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز اپنے وطن ارریہ کے ککڑوا گورنمنٹ مڈل اسکول میں پرائیویٹ مدرسی سے کیا تھا۔

Read more

گلاب لمحوں کے مخمل پر کھیلتے بچپن، پلٹ کر آ۔۔کہ تجھ سے شرارتیں مانگوں

یوں تو ہر دور کے بچوں کا بچپن تقریباً یکساں ہی گزرتا ہے۔ مگر آج سے دو عشرے قبل کے بچے زیادہ معصوم ہوا کرتے تھے۔ خیر بچے تو ہر دور میں ہی معصوم ہوتے ہیں۔ مگر اس وقت موبائل فونز اور طرح طرح کی ڈیوائسوں کا عفریت گھروں میں داخل نہیں ہوا تھا۔ اس وقت کے بچوں کے پاس کہانیاں سنانے والی نانی اور دادی ہوا کرتی تھیں۔ اور ہمارے گھر بھی ایک میگزین آیا کرتا تھا جس میں بچوں کے لیے کہانیاں ہوا کرتی تھی وہ بہت شوق سے پڑھا کرتے تھے۔

ہر دور کے رہنے والوں کو اپنا زمانہ اپنے زمانے کے لوگ، کھیلیں اور جو بھی اس دور میں عام طور پر رائج ہوتا تھا وہی اچھا لگتا ہے۔ آپ اپنے باپ دادا سے پوچھتے ہیں تو وہ کہیں گے کہ ہمارا دور بھلا تھا، اور وہ اپنا دور یاد کرتے وقت یہی کہیں گے کہ بھلے وقتوں کی بات ہے۔ اب اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آنے والا دور پچھلے دور سے مختلف ہوتا ہے کیونکہ تبدیلی فطرت کا اصول بھی ہے۔

Read more

بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کا ’میڈیا ٹرائل‘: ’ریا انٹرویو نہیں، تفتیش کی مستحق ہیں‘

انڈیا میں ٹوئٹر پر جہاں لوگ سوشانت سنگھ کی موت کے معاملے پر میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ کردار پر سوال اٹھا رہے ہیں تو دوسری جانب ان کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کو ان کی موت کا ذمہ دار سمجھنے والے صارفیں ریا کا انٹرویو کرنے والے چینلز کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Read more

خیبر پختونخوا: جن سکولوں میں پانی تک میسر نہیں وہاں کورونا سے بچے کیسے بچیں؟

تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس سے بچاؤ یا اس کو پھیلنے سے روکنا مشکل ہو سکتا ہے جب بڑی تعداد میں سکولوں میں پانی ہی دستیاب نہ ہو اور متعدد ایسے سکول بھی ہوں جہاں بیت الخلا ہی نہ ہو۔

Read more

روشنیوں کا شہر آفتوں کی زد میں

پاکستان کا سب سے بڑا شہرکراچی جو کبھی روشنیوں کا شہر کہلاتا تھا آج آفتوں اور مصیبتوں سے گھرا ہوا ہے۔ کراچی ابھی کورونا کی آفت سے نکل نہیں پایا تھا کہ بارشیں خدائی قہربن کر برس رہی ہیں۔ کراچی میں اس قدر شدید بارشیں ہوئیں ہیں کہ نصف صدی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ موسلادھار بارشوں نے کراچی کو وینس بنا کر رکھ دیاہے، سیلابی ریلے کی شکل میں سڑکوں پر بہتا پانی سامنے آنے والی ہر شے کو اپنے ساتھ بہا کر لے جا رہا ہے۔

Read more

الیکشن انجینئرنگ؟

بلدیاتی نظام کے خاتمے سے قبل ہی سیاسی درجہ حرارت میں تیزی آ رہی ہے، کیونکہ ہر سیاسی جماعت نچلی سطح پر من پسند ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتیاں کروانے کی کوشش کررہی ہے، اس طرح انہیں ترقیاتی کام کروانے کے علاوہ بلدیاتی انتخابات میں بھی مدد فراہم ہوگی۔ یہ مسئلہ صرف کراچی کا نہیں بلکہ پاکستان کے طول عرض میں ہوتا ہے، اس قسم کے معاملات کو عموماً الیکشن انجینئرنگ بھی کہا جاتا ہے، تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ

Read more

غم حسینؑ ضرورت ہے ہر زمانے کی!

کورونا کے اس وبائی عہد میں عزاداری سید الشہداؑہر ممکنہ طریقے سے منائی جارہی ہے۔ ہماری قوم کے نوجوانوں نے یہ ثابت کر دیاہے کہ وہ محدود وسائل کے ساتھ بھی اسی تزک و احتشام کے ساتھ عزائے امام حسینؑ مناسکتے ہیں، جیسے پہلے عام حالات میں منائی جاتی تھی۔ ظاہر ہے امام بارگاہوں میں ہرسال کی طرح عزاداروں کی بھیڑ نہیں ہے، جلوسہائے عزا پر پابندی ہے، سبیلوں اور تبرک کا اہتمام نہیں ہے مگر عوامی پلیٹ فارم کا

Read more

قائداعظم کی طرف سے فاتح سرحد کا خطاب پانے والی شخصیت

ہندوستان کے مسلمانوں کی آزادی اور ان کے حقوق کی تحریک جسے دنیا تحریک پاکستان کے نام سے جانتی ہے۔ جس میں مسلمانان ہند کے تمام طبقات نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ جس کی قیادت حضرت قائداعظم محمد علی جناح نے کی۔ اور جس نے آخرکار اپنی منزل مقصود یعنی پاکستان کو حاصل کر لیا۔ اس تحریک میں مسلمانوں کے تمام راہنماؤں نے قائداعظم کی سربراہی میں حصہ لیا۔ جن میں سے کئی شخصیات کے ناموں سے دنیا واقف ہے۔ مگر کئی شخصیات ایسی بھی ہے جو وقت کے ساتھ گمنامی میں چلی گئی اور جنہیں صرف مخصوص اہل علم لوگ ہی جانتے ہیں۔ جن کی خدمات کسی اور سے کسی طور پر کم نہیں۔

ان بھولی شخصیات میں ایک عظیم شخصیت مولانا عبد الحامد بدایونی کی بھی ہے۔ آپ کا تعلق بدایوں کے مشہور عثمانی خاندان سے تھا۔ آپ نے 18 نومبر 1901 کو دہلی میں آنکھ کھولی۔ ابتدا میں ہندوستانی علماء میں صرف مذہبی اختلاف تھے۔ مگر وقت کے ساتھ ساتھ ان میں سیاسی اختلاف بھی پیدا ہوتے گے۔ کانگریس کی مسلم دشمنی کے باوجود بھی علماء کا ایک طبقہ کانگریس سے وابستہ رہا بلکہ متحدہ قومیت کا علمبردار بھی بنا رہا۔

Read more

فرانز کافکا

انگریزی سے اردو ترجمہ: محمد فیصل (سرگودھا)

”Children on a Country Road“

By: Franz Kafka

میں نے باغ میں لگی ہوئی باڑ میں سے شور مچاتی اور گرج پیدا کرتی رینگتی ہوئی ویگنوں کو گزرتے ہوئے سنا اور دیکھا۔ یہاں تک کہ بعض اوقات میں نے ان کو سرسبز و شاداب خوبصورت گھاس پر بیل بوٹوں، اور پتیوں کے درمیان بل کھاتی پگڈنڈیوں پہ جھولتے اور ڈگمگاتے ہوئے بھی دیکھا۔ تپتے ہوئے موسم گرما کی گرمی میں غیر ہموار قدرتی رستوں پہ ڈولتی ڈگمگاتی ہوئی ان ویگنوں کی شافٹیں، کمانیاں، اور پرزے کیسی چرمراہٹ اور کھڑکھڑاہٹ کی آوازیں پیدا کر رہی تھیں۔ مزدور، محنت کش، اور ہاری کسان جو کھیتوں میں اپنے کام نمٹا کے لوٹ رہے تھے یہ منظر گویا ان کے لئے کسی دلچسپ اسکینڈل سے کم نہ تھا۔ وہ دیکھتے اور کھلکھلاتے جا رہے تھے۔

Read more

بلاول بھٹو اور عمران خان کے نام ایک غیر خوشامدی کھلا خط

پاکستان بننے کے بعد جناح کا زندہ جوہر سیاست صرف ذوالفقار علی بھٹو ہے، جس کی سیاسی فرزندی کا خواب مدینہ اور جواب کوفہ سے مشابہ ہے۔ مدینہ کا خواب حسینیت کی تڑپ بن کر زندہ رہتا ہے اور جواب کوفہ ابن زیاد کی عداوت بن کر اوجھل ہو جاتا ہے۔ اسلامی سیاست کا جوہر زمین کربلا کا ستارہ بن کر چمکتا ہے اور سیاسی اسلام کا زور تیور زینب کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے سامان دربار سمیت ڈھیر ہو جاتا ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح نے کانگریس چھوڑ کر اور اس کے مقابل خم ٹھونک کر مسلم لیگ کی طرف آ کر اس کی سیاسی قیادت سنبھالی۔ ذوالفقار علی بھٹو ایوبی اقتدار سے بغاوت اپنا کر اور اس کے نظام سیاست و حکومت کے لیے چیلنج بن کر اپنی قیادت میں نئی پارٹی سامنے لائے۔ کلید اقتدار اس وقت تھمائی گئی جب ملک شکست خوردہ اور قوم ماتم کناں تھی۔ فوج بے دست و پا؛ نظام بے آئین اور ملکی بقا بھارتی خطرات کی پیش قدمی سے دوچار تھی۔

Read more

کچھ الفاظ ادھار دے دیں

کل رات خواب میں ملک جہانگیر اقبال صاحب کو فون کیا اور ان سے درخواست کی کہ مجھے کچھ الفاظ ادھار دے دیں۔ جہانگیر صاحب پہلے تو ہچکچائے کہ کیا چاہیے؟ میں نے کہا الفاظ ادھار چاہیے۔ کون سے الفاظ؟ کیسے الفاظ؟ میں نے کہا وہ الفاظ جن سے غم کا اظہار لکھا جاتا ہے۔ وہ میری بات سمجھ گئے اور سمجھانے لگے کہ جس طرح دکھ ادھار نہیں نا دے سکتے اسی طرح الفاظ بھی ادھار نہیں ملتے۔ اپنے

Read more

اقتصادی زونز معاشی ترقی کے ضامن

چین۔ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت جن منصوبوں کو پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے دوررس اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے ان میں ملک بھر میں خصوصی اقتصادی زونز کا قیام بھی شامل ہے۔ اقتصادی زونز کسی بھی ملک کی مجموعی معاشی سرگرمیوں کا آئینہ دار ہوتے ہیں جس میں برآمدات و درآمدات، بیرونی سرمایہ کاری، کاروباری اداروں کے درمیان عالمی شراکت داری، ٹیکنالوجی کا تبادلہ، مقامی صنعتوں کی ترقی اور روزگار کی فراہمی کلیدی عناصر ہیں۔

آج عالمگیریت کے ترقی یافتہ دور میں اقتصادی اعتبار سے مضبوط ممالک کا معیشت کی عالمی گورننس میں بھی ایک کلیدی کردار ہے اور معاشی پہلوؤں میں خصوصی اقتصادی زونز کا قیام پالیسی سازوں کے نزدیک لازمی تصور کیا جا رہا ہے۔ چین بھی انہی ممالک میں شامل ہے جس نے گزشتہ چار دہائیوں میں مضبوط اقتصادی پالیسیوں کی بدولت معجزاتی ترقی کی ہے اور آج دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے۔ چین میں جدت پر مبنی ترقی کے سفر کا آغاز 1978 سے ہوتا ہے جب ملک میں معاشی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسیاں متعارف کروائی گئیں۔

Read more

عزت ایسے نہیں ملتی

بحیثیت قوم ہماری سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ دوسرے ممالک ہمارے ملک کی عزت کریں، کشمیر کے مسئلے پر ہماری سفارتی اور اخلاقی حمایت کریں اور بین الاقوامی فیصلوں میں ہمیں اہمیت دیں لیکن ایسا ہو نہیں رہا۔ روس اور امریکہ کی جنگ میں جب افغانستان تختہ مشق بنا تو پاکستان کو کلیدی حیثیت حاصل ہوئی اور امریکی اتحادی ممالک نے ہماری طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا۔ ہمارے فیصلہ ساز یہ سمجھے کہ ہماری یہ اہمیت ہمیشہ ہی رہے گی۔

ہم نے بھی ڈھنڈورا پیٹنا شروع کر دیا کہ پاکستان کا حدود اربعہ بہت اہم ہے اور دنیا ہمیں نظر انداز نہیں کر سکتی لیکن ایسا بالکل نہیں ہوا۔ افغانستان میں پہلے روس اور بعد میں طالبان کی شکست نے ہماری اہمیت کم کردی۔ وہ امریکہ جس کی دوستی پر ہمیں فخر تھا ہم سے منہ موڑنے لگا۔ طالبان سمیت افغانستان میں برسرپیکار ”مجاہدین“ نے ہم پر ہی بندوقیں تان لیں۔ ہم داخلی جنگیں لڑنے لگے اور اپنے ہی لوگوں سے روز علاقے ”فتح“ کرنے لگے۔

Read more

انڈین سپریم کورٹ کا محرم کے جلوس نکالنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

لکھنؤ کے شیعہ مذہبی رہنما سید قلِب جواد نے جگناتھ مندر کی رتھ یاترا کی اجازت کا حوالہ دیتے ہوئے سپریم کورٹ سے اپیل کی تھی کہ وہ محرم کے دوران شیعہ مسلمانوں کو جلوس نکالنے کی اجازت دیں۔

Read more

امریکی انتخابات 2020: مائیک پینس پھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نائب بننے کے امیدوار، ان کا نعرہ طنز و مزاح کا شکار

امریکہ میں رواں سال انتخابات کے دوران مائیک پینس ایک مرتبہ پھر صدر ٹرمپ کے نائب صدر کے امیدوار ہوں گے لیکن اس دوران ان کا نعرہ ’میک امریکہ گریٹ آگین، آگین‘ طنز و مزاح کا مرکز بنا ہوا ہے۔

Read more

چلتن مارخور: بلوچستان میں اس نایاب جانور کی تعداد دوگنی کیسے ہو رہی ہے؟

بلوچستان میں معدومی کے خطرے سے دوچار مارخور کے تحفظ کی کئی کامیاب کہانیاں سامنے آئی ہیں جن میں سے ایک کوہ چلتن میں چلتن مارخور کے تحفظ کی ہے۔ یہاں اب مارخور کی آبادی 2014 سے دگنی ہو چکی ہے۔

Read more

کراچی کا رسوڑا

رسوڑے میں کون تھا؟ رسوڑے میں ایم کیو ایم کے بلدیاتی نمائندے تھے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت تھی اور تحریک انصاف کے ایم این ایز تھے۔ لیکن کراچی کے صبر کا پریشر کوکر پھٹ گیا۔ ابلتے ہوئے گٹر کا پانی گھروں میں ہے اور گھر والے بجلی کی غیر موجودگی میں گھر سے باہر ہیں۔ مگر سندھ کے وزیر اطلاعات کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا والے پرانی بارشوں کی تصاویر شیئر کرکے گمراہ کر رہے ہیں۔ سچ تو یہ

Read more

پیغام حسینیتؓ: شعور انسانیت

یوں تو تاریخ انسانی وحشت و بربریت کی المناک داستانوں سے بھری پڑی ہے مگر سانحہ کربلا ظلم و جبر اور نا انصافی کا ایک ایسا باب ہے کہ جس میں جبر کو صبر کے ہاتھوں اذیت ناک شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ جس میں انکار کی کوکھ سے جنم لینے والے اظہار اور شعور نے تاریخ انسانی کو ایک ایسے پہلو سے روشناس کرایا کہ جس کی شمع آج بھی ہر اس جگہ جلتی ہوئی نظر آتی ہے جہاں

Read more

چین میں زندگی انمول ہے

انسانی جان اس دنیا میں سب سے زیادہ مقدم اور محترم ہے۔ کسی بھی معاشرے، قوم یا ریاست کی اولین ذمہ داری عوامی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ اس حقیقت کا صحیح ادراک عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کی جانب سے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اختیار کیے جانے والے اقدامات کو دیکھنے سے ہوتا ہے۔ اس سال کے آغاز میں کووڈ۔ 19 کی وبا کے خلاف مقابلے کے دوران شہریوں کی جان کے

Read more

پی ایچ ڈی سکالر: ڈگری کے بوجھ تلے

انسان دنیا میں آتے ہی کسی طرح بوجھ تلے زندگی کی شروعات کرتا ہے۔ یہ بوجھ ذہنی، جسمانی، جذباتی اور معاشرتی پریشانیوں اور مصروفیات کے علاوہ ایسے غیر مرئی اجسام، واقعات، حالات اور تصورات کا بھی ہوتا ہے جس کا انسان لاشعوری اور غیر محسوس طریقے سے شکار ہو جاتا ہے اور کبھی کبھی انسان اپنا بوجھ بھی برداشت نہیں کر سکتا اور اس بوجھ تلے دب کر اسے اپنا خود بھی بوجھ لگنے لگتا ہے۔ یہاں ہم اسی طرح

Read more

کرکٹ سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے 10 سال: دنیا کو دھوکہ دینے والی تین ’نو بالز‘ جو بڑے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہوئیں

آج سے ٹھیک دس برس قبل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز کے آخری ٹیسٹ میں محمد عامر اور محمد آصف کی جانب سے کروائی جانے والی تین نو بالز کو ابتدا میں ایک معمول کا معاملہ سمجھا گیا مگر کسی کو معلوم نہ تھا کہ یہ تین گیندیں پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک بہت بڑے طوفان کی پیش خیمہ تھیں۔

Read more

یاد رکھیں! تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے

ہمارے ہاں کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ یہاں کسی بھی بڑے حادثہ کا ہونا یا کوئی بھی بڑا واقعہ کا رونما ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ ہمارے ہاں اس ریاست میں حق اور سچ کی بات کہنا کسی گناہ سے کم نہیں سمجھا جاتا ہے۔ یہاں اندھیرا ہے جہالت ہے لاقانونیت ہے یہاں جنگل کا قانون ہے۔ یہاں ہمیشہ حق کی آواز کو دبایا جاتا ہے۔ یہاں جو اپنے حق کے لئے آواز بلند کرتا ہے

Read more

بیچارہ ملک اور کرکٹ ٹیم کا کپتان

پاکستان کی کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں وہ تیسرا ٹسٹ میچ کھیل رہی ہے۔ آج بروز پیر، 24 اگست، 2020، تیسرے ٹسٹ میچ کے چوتھے دن کا کھیل کھیلے گی۔ میچ کے پہلے اور دوسرے دن کے میچ کا کچھ وقت بارش کی نذر ہوا، کافی وقت انگلینڈ نے اپنے تصرف میں رکھا اور آخیر کے سات آٹھ اورز کے لئے پاکستان کو اپنے جوہر دکھانے کا موقع فراہم کیا۔ آخر کے یہ سات آٹھ

Read more

ہم اور میڈیا

ابلاغ کے معنی پیغام پہنچانے کے ہیں۔ پیغام عوام تک پہنچانے کے لیے مختلف ذرائع جیسے کہ ریڈیو ’ٹی وی اخبارات وغیرہ استعمال کیے جاتے ہیں عام طور پر ان ذرائع کے لیے میڈیا کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے اب میڈیا طاقت ور اثرات حاصل کر چکا ہے دنیا بھر میں ہونے والے واقعات کی خبریں اور مختلف موضوعات کے حوالے سے حقائق بھی مہیا کرتا ہے۔ میڈیا کی اولین ذمہ داری سچائی کے ساتھ کے ساتھ عوام کو

Read more

سیاست کا جغرافیہ (قسط چہارم )

محل وقوع، موسم اور باشندوں کے بعد اس قسط میں سیا ست کی اقسام پر روشنی ڈالی جارہی ہے۔ سیاست کی اقسام اہل مغرب حکومت کرنے کے فن کو سیاست کہتے ہیں۔ عرف عام میں سیاست، رسو ا ئے زمانہ اصطلاح ہے جسے ہیرا پھیری، دروغ گوئی، وعدہ شکنی، منافقت وغیرہ سے منسوب کیا جاتا ہے۔ کچھ ڈیمو کریسی، کچھ ارسٹوکریسی، کچھ آٹو کریسی توکچھ محض ہیپو کریسی تصور کرتے ہیں۔ ماضی کے ایک بزرگ سیاستدان سے صحافیوں نے پوچھا

Read more

لیونل میسی نے 16 سال بعد اپنے فٹبال کلب بارسلونا کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، تبادلے کی درخواست بھیج دی

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے عظیم ترین فٹبالرز کی فہرست میں شامل کھلاڑی لیونل میسی نے اپنے فٹبال کلب بارسلونا چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ منگل کو 33 سالہ میسی نے ہسپانوی کلب بارسلونا کی انتظامیہ کو فیکس بھیجا جس میں انھوں نے اپنے معاہدے میں شامل شق کا حوالہ دیتے ہوئے کلب سے فوری رخصت کا مطالبہ کیا ہے۔

Read more

سائنس کی دنیا سے (17 تا 23 اگست 2020)

1۔ ایک نئی تیار کردہ ویکسین جب ناک کے ذریعے چوہوں کو دی گئی تو کوویڈ 19 انفیکشن کو روکنے میں عضلاتی انجیکشن سے زیادہ متاثر کن ثابت ہوئی۔ واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کے سائنسدان ایک نئی ویکسین ایجاد کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو سارس کو وی۔ 2 وائرس کے خلاف ناک کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔ یہ ویکسین چوہوں میں کورونا وائرس کے خلاف قابل ذکر مدافعت پیدا کرتی ہے۔ اگلے مرحلے میں سائنسدان اس

Read more

نواز شریف کو واپس لانا واقعی ضروری ہے

وزیر اعظم عمران خان، کابینہ اور حکومتی وزرا کی طرف سے لمبی چپ کے بعد آج کل پھر راگ نوازی بڑے زور و شورسے الاپا جا رہا ہے۔ بظاہر اس کی وجہ وہ تصویر ہے جس میں نواز شریف اپنے بیٹے کے ہمراہ رم جھم برستی بارش میں مکمل طمانیت سے چہل قدمی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ نواز شریف کی تصویریں اس سے پہلے بھی حکومتی ایوانوں کی جھیل میں ارتعاش پیدا کرتی رہی ہیں مگر اس آخری

Read more

لاری اڈہ بادامی باغ لاہور

ایک طویل عرصہ کے بعد مجھے چند گھڑیاں لاری اڈہ بادامی باغ لاہور کے ایک خیمہ ہوٹل میں بیٹھنے کا اتفاق ہوا۔ میرا سفر آج لاہورسے راولپنڈی تھا۔ کیوں کہ مجھے گجرخان تحصیل سے چند کلومیٹر پہلے مسہ کسوال المعروف کرم آباد شریف اترنا تھا اس لیے مجھے براستہ جی ٹی روڈ سفر کرنا تھا۔ اس خیمہ ہوٹل میں رکنے کی وجہ میرے دوست کا انتظار کرنا مقصود تھا کیوں کہ میں اور میرادوست دونوں ایک ہی مرض کے مریض

Read more

انگلیوں کا اجلاس

پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں مگر مل جل کر کام اچھا کرلیتی ہیں۔ ہر انگلی کی اپنی انفرادی خصلتیں، ادائیں اور اپنے اپنے مشاغل ہیں۔ انگلی بیٹھی رہے یا لیٹی رہے کسی کو فکر نہیں رہتی مگر جہاں کھڑی ہو جائے تو سب چوکننے ہوکر دیکھنے لگتے ہیں کہ انگلی کس کی جانب اشارہ کررہی ہے۔ عورتوں کی انگلیوں میں انگوٹھیوں کی بھرمار ہوتی ہے اور ان کے ناخنوں پر پالش کی بلکہ اب تو ناخنوں پر ناخنوں کی بھرمار

Read more

افغانستان میں امن کتنا دور ہے؟

افغانستان انتہائی بدقسمت ملک ہے۔ اپنی معلوم تاریخ میں یہ اکثر بیرونی جارحیت، اندرونی سازشوں اور احمقانہ ترجیحات کے باعث جنگ و جدل اور عدم استحکام کا شکار رہا ہے۔ افغانستان کی تاریخ کا سب سے بڑا المیہ یہ رہا ہے کہ یہاں امن کے لیے کوشاں قوتوں کے برعکس امن کوششوں کے سپوائلرز یا مولانا مودودی کے الفاظ میں بناؤ کے بجائے بگاڑ والی قوتیں ہی اکثر کامیاب رہی ہیں۔ مثلاً انیس سو اسی کی دہائی کے آخر میں

Read more

حکومت کے دو سال اور مافیا

پاکستان میں سیاسی منظر نامہ بدل رہا ہے، جہاں کورونا دم توڑتا نظر آ رہا ہے وہیں پرانے کیسز کا شور، کرپشن کے خلاف لڑنے کے دعوے، مافیاؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے دعوے بھی دم توڑتے نظر آرہے ہیں۔ جہاں اہم سیاسی جوڑ توڑ کی باتیں سرگرم ہیں وہیں عدالتیں کرپشن کے بنائے گئے کیسز کے میرٹ پر سوالات اٹھا رہی ہیں، ایک اہم ادارہ کی اہلیت پہ سوالات اٹھا رہیں ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت کو 2

Read more

سنکیانگ: غربت کا خاتمہ اور کسانوں کے لئے پینے کا صاف پانی

پانی کرہ ارض پر موجود ایک ایسی نعمت ہے بقاء کے لئے ضروری ہے۔ پانی ایک ایسی بنیادی ضرورت ہے جس سے زندگی ہی نہیں بلکہ صنعت، زراعت اور معیشت سمیت دیگر تمام شعبہ جات کا پہیہ رواں دواں ہے۔ حالیہ برسوں میں ہونے والی تیز رفتار سائنسی ترقی، بڑھتی ہوئی شہری آبادی اور دیہات میں سیوریج کے نظام کی کمزوریوں نے پینے کے صاف پانی تک انسانوں کی رسائی کو بہت مشکل بنا دیا ہے۔ جس سے صحت سمیت

Read more

حسینیت کی تلاش میں امام حسین ؑ کا ایک سفر

امام حسین ؑنبی پاک ﷺکے چھوٹے نواسے ہیں۔ آپؑ ہجرت نبی ﷺکے بعد مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔ نبی پاک ﷺخود بھی حضرت امام حسینؑ سے بے پناہ محبت فرماتے اور اپنی امت کو بھی امام حسین ؑسے محبت کا درس دیتے۔ آپ ﷺنے امت کی تربیت کرتے ہوئے ارشاد فرمایا ”جس نے حسین ؑسے محبت کی گویا اس نے مجھ سے محبت کی۔ اور اجس نے حسینؑ سے بغض رکھا اس نے گویا مجھ سے بغض رکھا۔ امام حسینؑ

Read more

وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر کی تعیناتی کو کالعدم قرار دینے کے لیے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں

احتساب اور داخلہ امور سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر کو کام سے روکنے اور ان کی تعیناتی کو کالعدم قرار دینے کے لیے ایک درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔

Read more

گلوکار اخلاق احمد

دہلی میں 10 جنوری 1946 کو پیدا ہونے والے اخلاق احمد 1947 میں قیام پاکستان کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان ہجرت کر گئے۔ ان کے تمام تذکروں میں تاریخ پیدائش 1946 ملتی ہے لیکن لندن میں واقع ان کی قبر کے کتبے پر تاریخ پیدائش 1950 لکھی ہے۔ انہوں نے 1960 کی دہائی میں کراچی اسٹیج سے فنکارانہ زندگی کا آغاز کیا۔ وہ پاکستانی فلمی دنیا کے پس پردہ گلوکاروں کی تیسری نسل کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ایک دہائی

Read more

بامقصد سوچ

سوچ کا سرا پکڑ کر دور چلا جانے کی اہلیت انسان کے لیے ان دیکھے جہانوں کی سیر کے مترادف ہے۔ تنہائی سوچنے کے عمل کو مہمیز کرتی ہے۔ کچھ لوگ سوچنے کے عمل سے توانائی کشید کر کے کارزار حیات میں عجوبے برپا کر سکتے ہیں۔ کورونا کے دنوں میں رمضان ہمیشہ سے مختلف گزرا۔ بازاروں کی گہما گہمی، مسجدوں کی رونق، افطار پہ میل جول اور تراویح کا ہجوم سب موقوف تھا اور سارے پر ایک عجیب سی

Read more

صوبہ بہاول پور کی بحالی اور نئے صوبوں کا قیام

کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کا انحصار اس ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی تقسیم پر ہے۔ جغرافیائی طور پر پاکستان کو یہ اعزا ز حاصل ہے کہ ہم آسانی سے اس کو پہاڑی، سطوح مرتفع، میدانی اور ساحلی علاقوں میں تقسیم کر سکتے ہیں لیکن انتظامی تقسیم ہمیشہ رقبہ اور آبادی کو دیکھ کر ہی کی جاتی ہے۔ تقسیم پاکستان کے وقت انگریزوں نے ایک سازش کے تحت پاکستان کو لسانی بنیادوں پر تقسیم کر کے نفاق کی

Read more

سماج میں عدم برداشت کا بڑھتا رجحان

عفو و درگزر، اتحاد، صلہ رحمی، برداشت، انصاف کی فراہمی، اور صبر و تحمل ایک مضبوط معاشرے کی اکائی ہوتی ہیں۔ ان اکائیوں کے مربوط اور منظم رہنے میں ہی معاشرے کی بقا مضمر ہے۔ اگر معاشرہ ان خوبیوں سے محروم ہو تو انتہا پسندی، عدم برداشت، معاشرتی بے راہروی جیسے برائیاں جنم لیتی ہیں۔ وطن عزیز کی بات کریں تو گزشتہ چند دہائیوں سے پارلیمنٹ کے اعلی ایوانوں سے جھونپڑیوں تک عدم برداشت بہتان تراشیاں انتہا پسندی جیسی معاشرتی

Read more

حضرت عمرؓ کے طرز حکمرانی سے صرف اتنا سیکھ لیں

محرم الحرام کی ابتداء ہمیں تاریخ اسلام کے ایک عظیم حکمران کی یاد دلاتی ہے جس کے راہنما آپ ﷺ تھے جب کہ ہم مکتب ساتھی صدیق اکبر ؓ  تھے۔ جنہوں نے دنیا کو حکمرانی گر سکھائے۔ اور دنیا کے تمام حکمرانوں کے لیے مشعل راہ ٹھہرے۔ ان کی سادگی اور اپنے فرائض کا احساس ان کی زندگی کے راہنما اصولوں میں سے ایک تھا۔ انگریز مؤرخ (سر ولیم جو ایک عیسائی اور مخالف اسلام تھا ) جس نے حضرت

Read more

ہم زندہ قوم ہیں

اگست کا مہینہ ہمارے ماضی کی وہ عظیم الشان داستان ہے جب ہم نے وطن عزیز پاکستان حاصل کیا تھا۔ جہاں یہ بہت سی قربانیوں کی داستان ہے وہیں اس ماہ سے ان گنت رونقیں بھی وابستہ ہیں۔ جو ہمارے پر شکوہ ماضی کا حصہ ہیں۔ قوموں کے احوال ان کے ماضی کے علمبردار ہوتے ہیں اور زندہ قومیں جس عظمت اور وقار کی حامل ہوتی ہیں اس کے شواہد ماضی کے جھروکوں سے جھانکتے دکھائی دیتے ہیں۔ ہم ایک

Read more

صاحب سیف و قلم۔ حضرت علی المرتضی

ہزاروں سال کے مسلسل تجربوں کے بعد یہ کلیہ قائم کیا گیا ہے کہ علم اور شجاعت کبھی ایک ذات میں جمع نہیں ہو سکتے۔ جس ہاتھ میں تلوار ہوتی ہے وہ قلم کو اپنی انگلیوں کی گرفت میں نہیں لا سکتا اور جس ہاتھ میں قلم ہوتا ہے وہ تلوار نہیں اٹھا سکتا لیکن انسانی تاریخ میں حضرت علی مرتضیٰ کا ہاتھ وہ تنہا اور جامع اضداد ہاتھ ہے جو تلوار اور قلم دونوں کو مساوی روانی سے چلا

Read more

اچانک صحافی

شعبہ صحافت میں صفائی لازمی بن گئی ہے۔ مگر کون کرے گا یہ ادارہ تو اس بچے کی طرح بن گیا ہے جو بغیر دیکھ بھال کے بڑا ہوکر اپنی مرضی کا مالک بن جاتا ہے۔ ہم سب جانتے ہیں وکالت، انجینرنگ، ڈاکٹریٹ کے علاوہ فارم کے مالی سے لے کر ہوٹل پر باہر والے کا کام کرنے والے کے لیے بھی پڑھنا لکھنا شرط کے ساتھ تجربہ اور متعلقہ کام کے حوالے سے دو سالہ چار سالہ ڈگری نہ

Read more

جب فہد نے ڈراپ آؤٹ ہونے کی خبر سنی

شام کی چائے میں فہد ہاں پینے کا ارادہ کیا۔ فون کیا جواب ندارد! ایسا تو کبھی نہیں ہوا، میں نے سوچتے ہوئے دوبارہ فون کیا مگر فہد نے فون نہ اٹھایا۔ آدھے گھنٹے بعد فون کرنے پر فہد نے میری کال کاٹ دی۔ میں نے میسج کیا کہ فہد کہاں مصروف ہو؛ کم از کم مجھے بتا دیتے۔ ملنے کا دل چاہ رہا تھا۔ رپلائی آیا کہ ”میں ٹھیک نہیں ہوں ؛ پھر ملیں گے“ اب تو میرا جانا

Read more

سچی تعریف کی جادوئی طاقت

میرا ایک دوست، جو حال میں ایک اچھی پوزیشن پر فائز ہوا۔ مجھے بتانے لگا، ”یار آفس میں ہر بندہ تعریفوں کے پل باندھ دیتا ہے۔ سمجھ نہیں آتی کہ کون سچی اور کون جھوٹی تعریف کر رہا ہے۔“ میں نے مسکراتے ہوئے کہا ”خوش قسمت ہو تم جس کی تعریف تو ہوتی ہے ورنہ ہمارے ہاں تو کسی کی پیٹھ پیچھے تعریف کرو تو اسے یقین نہیں آتا۔“ میرے دوست نے سنجیدگی سے کہا ”یار چھوڑو یہ سب۔ مجھے یہ بتاؤ کہ اس کا حل کیا ہے؟“ میں نے اسے بڑے تحمل سے جواب دیا ”جو بھی شخص تمہاری تعریف کرتا ہے اسے مسکرا کرجواب دو اور شکریہ ادا کرو، کیونکہ جو اس کا کام تھا، اس نے کر دیا۔ باقی اب تمہارا کام ہے۔ تم نے فیصلہ کرنا ہے کہ کون سچی اور کون جھوٹی تعریف کر رہا ہے۔“ میرے دوست نے اپنا سر جھٹکتے ہوئے کہا ”یہی تو مسئلہ ہے کہ پتہ نہیں چلتا۔“ میں نے اپنے دوست کے کندھے پر ہاتھ رکھ کراسے سمجھایا ”دیکھو! جب ہمیں اپنی ذات کی خوبیوں اورقدرتی صلاحیتوں کی پہچان ہوتی ہے تو پھر ہمیں سچی اور جھوٹی تعریف کی پہچان کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ ”میرے دوست نے قابل رشک نگاہوں سے میری طرف دیکھا اور کہا“ مگر کیسے؟ ”

Read more

شاہراہ قراقرم، بارش اور اجنبی مسافر

میں اک خوف کے عالم میں سانس لیتا تھا اور ہر پل ہر آواز سے اور چوکنا سا ہوجاتا تھا۔ ہر سو اک سیاھی میں بس اسمان پہ کڑکنے والی بجلی کی اک دم سب روشن کردینے والی جھلک سیاہ تصویر میں چھپے پہاڑوں، شاہراہ اور نیچے بہنے والے دریا کو جیسے اک بلیک اینڈ وائٹ منظر کی طرح اک لمحے کے لیے آنکھوں کے سامنے لے اتی تھی اور پھر وہی ہراک سو پھیلی ہوئی سیاھی۔

پہاڑوں کا اندھیرا جیسے آپ کے اندر کو پڑھنے سا لگتا ہے اور اگر آپ ڈرنے لگتے ہیں تو یہ آپ کو ڈراتا ہے اور اگر آپ تاریکی اور سناٹے سے سکون کشید کرنے لگتے ہیں تو یہ آپ کو خاموشی اور اندھیرے کا ایک منفرد امتزاج دیتا ہے۔

Read more

آن لائن سارے مشروبات پیجیے

کرونائی لاک ڈاؤن کے دنوں میں کلاسز سے لے کر خرید و فروخت اور ڈیٹنگ کے معاملات سے لے کر ادبی سرگرمیوں تک، سب آن لائن ہوگئے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ان لوگوں نے بھی بالآخر خدا خدا کرکے انرائیڈ موبائل فون خرید لیے جو ابھی تک نوکیا 3310 قبیل کے موبائل سے آگے، سوشل میڈیا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو حرام قرار دیتے تھے۔ ایک دن، ایک دوست پروفیسر سے سرراہ ملاقات ہوئی، پوچھا ”آج کل کیا ہو رہا ہے؟“ کہنے لگے ”آداب آن لائن سے آگاہی“ ۔ ”کورس کا منتظم کون ہے“ ؟ فرمانے لگے ”چھوٹا صاحب زادہ“ ۔ اس مقام فکر پر علامہ کے اس مصرع کا یاد آنا فطری تھا ”جوانوں کو پیروں کا استاد کر“ ۔ کہتے ہیں، ملت لائن پر نہیں آتی۔ آ گئی ناں۔ ”جگنو کی روشنی ہے کاشانۂ چمن میں“ ۔ ۔ ۔

Read more

پاکستان کی دوغلی تعلیمی پالیسی

قوم و ملک کی ترقی میں تعلیم کا اہم کردار ہوتا ہے۔ تعلیم ہی معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتی ہے۔ معاشرے کو سنوارنے میں تعلیم کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ مسلم ریاستوں نے ہمیشہ سے ہی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ اس سلسلے میں بغداد کو علم و ہنر کا مرکز بنایا گیا اور دوسری طرف قاہرہ میں عظیم درسگاہ جامعہ الازہر کی بنیاد رکھی۔ جس وقت یورپ ابھی جہالت کے اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا اس وقت جابر بن حیان گندھک اور شورے کا تیزاب بنا چکا تھا۔

Read more

تیل کی پیداوار: کیا سعودی عرب پر روس کی برتری عرب ممالک کے بحران میں اضافہ کر رہی ہے؟

سعودی عرب کے تیل کی پیداوار اور برآمدات کو امریکہ کے ساتھ ساتھ روس کی طرف سے بھی سخت چیلنج درپیش ہے۔ پہلے امریکہ نے تیل کی پیداوار کے معاملے میں سعودی کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیا اور اب روس سعودی کو تیسرے نمبر پر لے گیا ہے۔

Read more

کرونا وبا کے مثبت اور منفی سماجی پہلو

کرونا وائرس کی وبا اگرچہ زاوال پذیر ہے لیکن ماہرین طب نے ابھی مکمل کلین چٹ نہیں دی ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں اس وبا نے دوبارہ سر اٹھایا ہے لیکن اس کی تباہ کاریوں کی شدت میں کمی واضح طور پر محسوس کی جارہی ہے۔ وطن عزیز میں بھی زندگی کرونا وبا سے پہلے والی ڈگر پر چلنا شروع ہوچکی ہے۔ عید الاضحی کے دوران بد احتیاطیوں کے باوجود الحمد اللہ مرض کے متاثرین میں غیر معمولی اضافہ

Read more

کیا ریاست کو یاد ہے؟

ایک فلاحی ریاست کیسی ہوتی ہے کیسے بنتی ہے اس کے کیا مقاصد ہیں؟ ایک فلاحی ریاست کی ذمہ داری کیا ہے؟ ان سوالوں کا جواب کیا ریاست کے دستور میں موجود ہے؟ ایک فلاحی ریاست کی سادہ سی تعریف یوں کی جا سکتی ہے کہ ریاست عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے واسطے ضروری اقدامات کرے۔ خاص کر ایسے معاشی اقدامات کرے جس سے ریاست کے تمام شہری بلا کسی تخصیص کے با عزت روزگار کما سکیں۔ دستور

Read more

اسرائیل امارات معاہدہ دوستی کی حقیقت

آخر کارعرب قوم پرستی (Nationalism) کا فریب بھی تمام ہوا۔ ‎مسلمانوں کی متحدہ قوت کو لارنس آف عریبیہ تتربتر کرکے بیت المقدس قبلہ اول چھین لیا اب مسلمانوں نے اپنے علاقے بھی پلیٹ میں رکھ کر صیہونیوں کو پیش کردیے گئے۔ اللہ تعالی، کے جلیل القدر پیغمبر حضرت موسیؑ سمیت دیگر رسولوں اور انبیاءکرام سے وفا نہ کرنے والے عربوں سے کیا عہد نبھائیں گے؟ متحدہ امارات کچھ بھی نہیں اس مکروہ کھیل کا مرکزی کردار آل سعود ہیں جن

Read more

بے تحاشا لوڈشیڈنگ میں عوامی بے بسی!

ملک بھر میں شدید گرمی اور حبس کی انتہا ہے، اس پر ستم ہے کہ سارے ملک میں بجلی کی غیر علانیہ طویل دورانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، ایک طویل عرصے سے کراچی کے عوام بجلی کی عدم دستیابی پر سراپہ احتجاج تھے، لیکن اب تو ملک بھر کے تمام شہروں میں بجلی کی بے تحاشا لوڈشیڈنگ نے شہریوں کے د ن کا سکون، رات کا چین برباد کرکے رکھ دیا ہے، بجلی کی اعلانیہ، غیر علانیہ

Read more

ترقی کرنے کا نسخہ

قوموں کی ترقی کا لائحہ عمل طے کرنا انتہائی سنجیدہ طرز عمل کا متقاضی ہے۔ اس عمل کے چیدہ چیدہ مراحل مندرجہ ذیل ہو سکتے ہیں۔ 1۔ احساس زیاں : کچھ کھونے کا احساس ہی وہ محرک ہے جو کسی قوم میں ترقی کرنے کے لیے عمل انگیز کا کام کرتا ہے۔ کارواں کی طرح کسی قوم کے دل سے زیاں کا احساس جاتا رہے تو وہ اپنی موجودہ حالت پر قانع ہو کر جمود کا شکار ہوجاتی ہے۔ اگر

Read more

افراد باہم معذوری دربدر کیوں ہیں؟

سپریم کورٹ آف پاکستان افراد باہم معذوری کے حقوق پر کئی فیصلے دے چکی ہے۔ ہائیکورٹس کی جانب سے بھی کئی رٹ پٹیشن اور مقدمات میں افراد باہم معذوری کے حق میں فیصلے دیے ہیں۔ عدالتی فیصلے کہاں جاتے ہیں اور ان پر عمل درآمد کتنا ہوتا ہے۔ سب جانتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں افراد باہم معذوری کے خصوصی علامت کے حامل قومی شناختی کارڈ بنائے گئے۔ خصوصی سرٹیفکیٹ بھی بنانے کے لئے بورڈ تشکیل دیے گئے کہ

Read more

حاکم ایسے بھی تھے

حاکم یا حکمران کا نام سنتے ہی ہمارے ذہنوں میں بہترین لباس میں ملبوس ایک شخصیت کا تصور آتا ہے جن کے پیچھے پرووٹوکول کی لمبی قطار ہو، آگے پیچھے نوکروں اور خادموں کی ایک جماعت ہو، بڑے بڑے محلات جن کے بہترین حفاظتی انتظامات ہوں، کیونکہ صدیوں سے ہم نے یہی سنا اور مشاہدہ کیا ہے، حکمرانوں کی اس قسم کی شاہی زندگی ہونے کی وجہ سے عوام الناس حاکم وقت سے ملنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں

Read more

بے خطر کود پڑا آتش نمرود میں عشق

عام مشاہدے کی بات ہے کہ دنیا میں کامیاب اور ناکام افراد کے درمیان اہم فرق اس جذبے کا ہوتا ہے جس کے تحت وہ زندگی کے مختلف مراحل کو عبور کرتے ہیں۔ علمی میدان ہو یا معاشی زندگی، ا نفرادی تربیت کی بات ہو یا اجتماعی امور کی، عسکری جنگیں ہوں یا سیاسی معرکے، فتح اسی کا مقدر بنتی ہے جو کبھی کم نہ ہونے والے جذبے کے ساتھ مسلسل آگے بڑھتا رہتا ہے۔ جذبہ ایسی نفسیاتی خصوصیت ہے

Read more

جب ہزاروں آسمانی بجلیاں زمین پر گریں

قرا ان پاک کی سورۃ الرعد میں ارشاد باری تعالیٰ ہے ترجمہ ”اور رعد اور فرشتے سب اس کے خوف سے اس کی تسبیح و تحمید کرتے رہتے ہیں اور وہی بجلیاں بھیجتا ہے پھر جس پر چاہتا ہے گرا بھی دیتا ہے۔ جبکہ وہ اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہیں اور وہ بڑی قوت والا ہے۔“ اسی طرح مسند کی حدیث میں ہے کہ ”قیامت کے قریب بجلی بکثرت گرے گی یہاں تک کہ ایک شخص اپنی قوم سے

Read more