سیاسی ڈرامے

ڈراما ایک ایسی کہانی یا قصہ کو کہتے ہیں جو اداکاری کے لیے لکھا جائے یا اداکاری کے ذریعے پیش کیا جائے۔ ڈرامے کبھی حقیقت پر مبنی ہوتے ہیں تو کبھی کبھی بالکل ہی فرضی کرداروں پر۔ ڈراما کی کئی اقسام موجود ہیں مگر آج جو قسم میری تحریر کا مرکز ہے وہ ہے سیاسی ڈراما۔ ہماری پاکستانی سیاست کسی ڈرامے سے کم نہیں اور ہمارے سیاست دان تو اداکاری کے اس فن سے آراستہ ہیں جس سے شاید ایک

Read more

جھوٹے سچ پر استوار سچے جھوٹ کی تماشا گاہ کے زور پر عقلی سوچ سے حصول آزادی کا مارچ

روزنامہ جنگ راولپنڈی مورخہ 16 نومبر 2022 کی لینڈنگ ہیڈ لائنز توشہ خانے کے ان تحائف کی خرید و فروخت کے بارے میں شائع ہوئیں جو 2019ء میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے مبینہ طور پر دوبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق ظہور سے رابطہ کر کے انہیں خرید لینے پر آمادہ کیا۔ خبر کے مطابق عمر فاروق نے دعویٰ کیا گہ اس کے نتیجے میں عمران خان کی اہلیہ محترمہ بشری بی بی

Read more

جمہوری نظام یا آمریت؟

ہم گزشتہ پچھتر سال سے اس خوش فہمی کا شکار ہیں کہ ہم ایک جمہوری ریاست کے باسی ہیں ہمارے حکمران عوام کے ووٹ کی طاقت سے برسر اقتدار آتے ہیں اور عوام کی خوشحالی ہی ان کی بنیادی توجہ کا مرکز ہے مگر آج کی تازہ صورت حال نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ یہ محض ایک خام خیالی ہے۔ بائیس کروڑ عوام کے اس ملک میں تمام تر توجہ کا مرکز ایک بائیسویں گریڈ کے افسر

Read more

پی ایس او کا مایوس کن اندرونی خلفشار

دو روز قبل کا دکھ بھرا دن بھی دیکھنا پڑا۔ جب بھائیوں جیسے پارٹی کارکن آپس میں لڑ پڑے جب اپنے ہی اپنوں کا خون بہا رہے تھے۔ جب ایک درجن سے زیادہ طلباء بلا وجہ زخمی ہوئے۔ یہ ایک مایوس کن، بد ترین، اور دل رہا دینے والا موقع تھا۔ پی ایس او ( پختونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن) جو کہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کا دائیں ہاتھ رہا ہے، اس وقت شدید اندرونی اختلافات اور انتشار کا شکار ہے۔ یہ

Read more

خواتین کے خلاف تشدد کا عالمی دن

تشدد کسی معاشرے میں بھی کسی بھی ذی روح کے لیے صحیح نہیں ہے۔ چرند، پرند، جانوروں پر بھی بلا وجہ تشدد کرنا ظلم کہلاتا ہے انسان کو اللہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات بنایا۔ انسان کے روپ میں چاہے مرد ہو یا عورت، اللہ تعالیٰ کے بندے ہیں۔ عورت کے بغیر انسانیت کی تکمیل ممکن نہیں عورت اللہ رب العالمین کے لطف و کرم اور جمال کا مظہر ہے عورت معاشرے کا اہم ستون ہے عورت انسانیت بالخصوص خاندان کا

Read more

کراچی کی خطرناک گلیاں

عمر شریف مرحوم کہا کرتے تھے کہ ایک بار کسی کے گھر میں ڈاکو آ گئے، اہل خانہ میں سے ایک بندہ بندوق نکال لایا اور ڈاکو فرار ہو گئے، اگلے دن ان کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا کہ آپ کے گھر میں غیر قانونی اسلحہ موجود ہے، جس پر گھر والوں نے وہ بندوق دکھا دی اور کہا کہ جناب یہ ایک نقلی ہتھیار ہے جس سے کسی کی جان نہیں لی جا سکتی۔ پولیس چلی گئی مگر

Read more

بنیاد فیض احمد فیض ، ہم دیکھیں گے (1)

فیض احمد فیض نے بریگیڈیئر صدیق سالک کی خواہش کے احترام میں سید فخرالدین بلے سے ذاتی طور پر گزارش کی تھی کہ آپ کی اعلی ظرفی اور عفو و درگزر کے حوالے سے مثالیں دی جاتی ہیں۔ آپ کی مزاحمتی بلکہ تمام تر شاعری کے مداح ہیں ہم سب بھی اور صدیق سالک بھی، احمد ندیم قاسمی صاحب بھی اور حبیب جالب، فارغ بخاری اور محمد طفیل بھی۔ بلے صاحب آپ کا ہمارا بہت پرانا ساتھ ہے۔ دیرینہ مراسم

Read more

پاکستانی اوور سیز کے سیاہ کرتوت

پاکستان دوسرے ممالک سے ابھی ترقی میں بہت پیچھے ہے اگر اوور آل اندازہ کیا جائے تو یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ پاکستان باقی ترقی یافتہ ممالک سے کم از کم 30 سال پیچھے ہے۔ لیکن پاکستان کی آبادی کا کافی حصہ دوسرے ممالک میں روزگار کے لئے بیٹھا ہوا ہے جن میں یورپ و امریکہ جیسے ممالک بھی شامل ہیں۔ آج کل جو حالات ہیں اوور سیز کے نام پر سیاست کرنے میں عمران خان کا کردار

Read more

پی ٹی آئی: پاکستان میں پسپائی آزاد کشمیر میں چڑھائی

آزاد کشمیر میں 27 نومبر کے بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن اور حکومت کی طرف سے پرعزم ہو نے کے اعلانات بار بار کیے جار ہے ہیں لیکن اس سوال کا کوئی جواب نہیں دے رہا کہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات کیا اور کیسے ہوں گے۔ الیکشن کمیشن اور آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے اس امید کا اظہار کیا جار ہا ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے سیکورٹی فورسز مہیا کر دی جائیں

Read more

پروین شاکر ایک ماں کے روپ میں!

پروین شاکر کے اکلوتے صاحب زادے سید مراد علی گزشتہ برس یعنی 2021 میں بیالیس برس کے ہو گئے پروین کی زندگی میں جب یہ ہندسہ آیا تو انھوں نے اپنا مسکن ہی تبدیل کر لیا اور اپنے بے پایاں تخلیقی سفر کو جب وہ ماہ تمام بن چکا تھا چھوڑ کر ملک عدم روانہ ہوئیں۔ میں چاہتی تھی کہ جب مراد میاں بیالیس برس کے ہوجائیں تو ان کی طویل عمری کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں ان کا

Read more

آ ثانی کہ ہو آسانی

پچھلے دنوں اپنی دانست میں ایک صاحب دل کو لطیفہ بھیجا ’کچھ وقت بعد انہوں نے اسی لطیفے کا ایک بصری فیتا (ویڈیو ورژن) ارسال کر دیا تو احساس ہوا کہ گزشتہ چند سال میں کیسے ہمارے سوشل میڈیا کی پذیرائی اضافہ ہوا ہے۔ موبائل فون اور پھر سمارٹ موبائل فون نے اس سوشل میڈیا کو اور بھی آسان اور قریب کر دیا ہے۔ آج کل لطیفے کہے یا سنائے نہیں جاتے‘ چھوٹی سی ویڈیو کی شکل میں سوشل میڈیا

Read more

سیلز مین: ہوائیں بیچتے، نیلام رنگ و بو کرتے

اچھے سیلز مین سب کچھ بیچ جاتے ہیں۔ کچھ سائیکل پر کپڑا بیچتے فیکٹریوں کے مالک بن گئے اور کچھ سریا بیچتے فیکٹریوں کے مالک بن گئے، زیادہ بڑے سیلز مین وہ تھے جن کے پاس کچھ بھی نہیں تھا اور وہ پھر بھی بیچ رہے تھے اور بیچ بھی گئے جیسے کسی نے ایک عربی شہزادے کو ملکہ برطانیہ کا آدھا محل بیچ دیا جو کہ صرف سیاحوں کے لئے کھولا گیا تھا، شہزادے نے اس کی خاصیت پوچھی

Read more

تاریک راہیں

وہ کیفے میں بیٹھا شاید کسی کے انتظار میں تھا۔ وردی پہنے بار بار اپنی گھڑی کی سوئیوں کی طرف دیکھ رہا تھا اس کے تاثرات بتا رہے تھے جیسے وہ کسی بڑی خبر کا منتظر ہے وہ خبر جو شاید وقت اور طاقت دونوں کو بدل سکتی تھی۔ اسے اپنی وردی سے محبت تھی شدید محبت اور اسے اپنے کام سے عشق تھا۔ ویسے تو سب ٹھیک تھا مگر پھر بھی کچھ ادھورا تھا، کچھ ایسا جو ہر دم

Read more

چمن بارڈر تنازعہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے سات اضلاع کی سرحدیں افغانستان کے ساتھ ملتی ہیں جن میں ژوب، قلعہ سیف اللہ، پشین، قلعہ عبد اللہ، چمن، نوشکی اور چاغی شامل ہیں۔ان میں سے چار اضلاع پشین، قلعہ عبد اللہ، چمن اور نوشکی کی سرحدیں قندھار سے متصل ہیں۔ ان تمام اضلاع سے لوگوں کی آمد و رفت ہوتی ہے لیکن سب سے بڑی گزرگاہ ضلع چمن میں بابِ دوستی ہے۔یہ سرحدی شہر نہ صرف بلوچستان اور قندھار کے درمیان ایک اہم

Read more

حافظ خوشحال روخان يوسفزئی کی آزمائش

یہ سال چورانوے پچانوے کی بات ہوگی جب میں نے اسلامیہ کالج کراچی سے گریجویشن کر کے ایس ایم لاء کالج میں ایل ایل بی میں نیا نیا داخلہ لیا تھا۔ اور میرے جرس ادبی جرگہ کے ماہانہ تنقیدی اجلاسوں میں جانے کے دو ڈھائی سال گزر چکے تھے۔ اور میں روخان یوسفزئی کے نام سے ڈاکٹر زبیر حسرت کے رپورتاژ، لہ مردانہ تر مردانہ، (مردان سے مردان تک) پڑھنے کے بعد غائبانہ طور پر واقف ہو گیا تھا۔ لیکن

Read more

مزدور کا بیٹا

میں سکول سے گھر واپس پہنچا تو معمول سے کچھ دیر ہو گئی ہوئی تھی۔ میری ماں دروازے میں کھڑی میرا ہی انتظار کر رہی تھی۔ میرا باپ مزدوری پہ جایا کرتا تھا اور اسے دوپہر کو کھانا دے کر آنا ہوتا تھا۔ ماں نے مجھے دیکھا تو فوراً باندھ کر رکھا ہوا کھانا تھما دیا کہ جاؤ اپنے ابا کو دے آؤ۔ لیکن میں کسی اور ہی ہوا میں تھا ، میں غصہ کرنے لگا کہ میں بھی تو

Read more

حضرت خضر ؑ (حصہ دوم)

حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری فرماتے ہیں۔کہ ایک دفعہ میں حج کرنے گیا وہاں منیٰ اور عرفات کے میدان میں ایک شخص کو میں نے دیکھا جو بلند آواز کے ساتھ پکار رہا تھا۔ لبیک لبیک اور اس کی لبیک کے جواب میں غیب سے ایک ندا آئی لا لبیک لا لبیک۔ حضرت چشتی فرماتے ہیں کہ یہ ماجرہ دیکھ کر میں نے اس شخص کو بازو سے پکڑا اور مجمعے سے باہر لے گیا۔ اس شخص کو بولا

Read more

آرمی چیف کی تعیناتی کا ہنگامہ

پاکستان کے بعض سیاستدان بدقسمتی سے غیر اہم معاملات کو بنیاد بنا کر اپنی سیاست کو چمکانے کے عادی ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ کی اگر کھوج لگائی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ ان میں لیڈر شپ کوالٹی کا فقدان ہے یا وہ حادثاتی طور پر میدان سیاست میں پیراشوٹ کے ذریعے داخل ہوئے۔ یا کسی عسکری شخصیت کے کندھے پر بیٹھ کر۔ وہ اقتدار حاصل بھی کر لیں تب بھی ملک کو ترقی کے راستے پر ڈالنے کی

Read more

محمد رفیع عثمانی: جو بادہ کش تھے پرانے وہ اٹھتے جاتے ہیں

جو بادہ کش تھے پُرانے، وہ اُٹھتے جاتے ہیں کہیں سے آبِ بقائے دوام لے ساقی! معروف اسکالر، عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے خوش بخت ہیں وہ لوگ جب دنیا سے رخصت ہوتے ہیں تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے نبض کائنات تھم گئی ہے اور ان کے بچھڑ جانے سے ایک خلاء پیدا ہو گیا ہے۔ مولانا محمد رفیع عثمانی بھی ایسے ہی عظیم لوگوں میں

Read more

تعلیم اور معاشرہ

تعلیم کسی بھی معاشرے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ معاشرے میں تعلیم و شعور سے سے نہ صرف امن کو فروغ ملتا ہے بلکہ عدل و انصاف کا بول بالا بھی ہوتا۔ تعلیم ہی کی بدولت جہالت کے اندھیرے مٹائے جا سکتے ہیں۔ جب کسی بچے کو نہ تعلیم دی جائے اور نہ ہی کوئی ہنر تو وہ بچہ مستقبل میں کیا کرے گا؟ اک ہجوم کی شکل اختیار کرے گا جو بے عقل، انتہا پسند، راسخ العقیدہ اور

Read more

آئینے میں جنم لیتا آدمی

نظم گو : مسعود قمر معروضات : راشد جاوید احمد مسعود قمر کا نیا شعری مجموعہ ”آئینے میں جنم لیتا آدمی“ میرے سامنے ہے۔ نظموں کے اس مجموعے میں آئینے کی علامت بھرپور طور پر ابھر کے سامنے آتی ہے۔ مجھے ساری نظمیں اسی آئینے میں نظر آئیں جسے شاعر نے خود بنا کر اس میں جنم لیا۔ اپنی ذات اور گرد و نواح میں پھیلی ہوئی کائنات کی آگاہی مسعود قمر کی فکر کا بنیادی عنصر ہے اور یہ

Read more

کرشنگ سیزن کے آغاز میں تاخیر سے گندم کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ

گنے کی کاشت کے حوالے سے اوکاڑہ کا شمار ملک کے زرخیز ترین اضلاع میں ہوتا ہے۔ جہاں اس سال اٹھائیس ہزار ایکڑ رقبے پر گنا کاشت کیا گیا ہے۔ جو گزشتہ سال کی نسبت بیس فیصد تک کم ہے۔ اوکاڑہ میں دو شوگر ملیں موجود ہیں۔ جن میں مجموعی طور پر دو لاکھ چالیس ہزار من روزانہ گنا بیلنے کی صلاحیت موجود ہے۔ شوگر ملوں کی طرف سے کرشنگ سیزن شروع نہ کرنے اور گنے کی بروقت کٹائی نہ

Read more

ان کہی محبت

اپنے وطن سے دور دیار غیر میں بسنے والوں کو ایک مسئلہ یہ بھی درپیش رہتا ہے کہ انھیں اپنے عزیزوں، دوستوں اور اہل وطن کی محبت کا اندازہ نہیں ہو پاتا اور نہ ان کے لیے اپنی محبت کا اظہار کر پاتے ہیں یوں دونوں اطراف کی یہ محبت اپنی منزل مقصود تک پہنچے بغیر دلوں میں مقید رہ جاتی ہے اور بالآخر دوریوں اور فاصلوں کی بھینٹ چڑھ جاتی ہے۔ ان کی جگہ غلط فہمیاں جنم لے لیتی

Read more

ارشد شریف: انقلاب کا ضامن شہید

غرور ٹوٹ گیا مگر کوئی مرتبہ نہ ملا ستم کے بعد بھی کوئی حاصل وفا نہ ملا سر حسینء ملا ہے یزید کو لیکن شکست یہ ہے کہ پھر بھی جھکا ہوا نہ ملا ارشد شریف حقیقی معنوں میں رسول اللہ ﷺ کے امتی اور امام حسینء کے پیروکار ہونے کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔ باطل کے آگے جھکنے سے سر کٹوانے کو ترجیح دی۔ ارشد شریف کسی ایک فرد کا نام نہیں، وہ ایک ایسے تحریک کا نام تھا،

Read more

ماحولیاتی تبدیلی اور کوپ 27 کانفرنس

عالمی ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے دنیا کی قدیم تہذیب مصر میں شیخ الشرم انٹرنیشنل سینٹر میں گزشتہ کچھ دنوں سے دو سو کے قریب ممالک کی سیاسی قیادتوں سمیت، پالیسی ساز ادارے، معاشی اور ماحولیاتی ماہر سر جوڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی، گلوبل وارمنگ، خوراک کی کمی، توانائی کے مسائل، صحت کے مسائل سے بچنے کے لئے 6 نومبر سے شروع ہونے والی اس کانفرنس میں دنیا بھر کے سیاسی رہنما ان مسائل پر سنجیدگی سے سوچ

Read more

گنجے کے دکھ

سوال: گنجے کے دکھ، درد، کرب اور مسائل پر نوٹ لکھیں اور مثالیں دے کر واضح کریں۔ جواب: استاد محترم ویسے تو میں گنجے کے دکھ کو نہیں سمجھ سکتا مگر اس کی ایک جھلک میں نے بھی دیکھی ہے۔ جب ساتویں جماعت میں والد محترم نے ہماری کثیر القوام جوؤں کی بستیاں دیکھ کر ہمارا گنج کروا دیا تھا۔ یاد رہے ہمارا گنج عارضی تھا لیکن اس نے ہمیں مستقل گنجے کے مسائل ضرور دکھا دیے تھے۔ جب ہمارا

Read more

نیلماں 

آج پھر وہی ہوا تھا جو پچھلے کئی سالوں سے ہوتا آیا تھا۔ نیلماں کو دیکھنے آئے ہوئے لوگ اسے اس کے بڑھے ہوئے وزن اور کم صورتی کو نشانہ کو بنا کر مسترد کر گئے تھے۔ وہ گھر والوں کی نظروں سے خود کو چھپانے کی ناکام کوشش کرتی ہوئی اپنے کمرے میں چلی آئی۔ ”کیسی ہو؟“ آواز پر سر اٹھا کر دیکھا تو وہ اپنی ازلی مسکان لبوں پر بکھیرے اسی کی طرف پوری توجہ کیے دیکھ رہا

Read more

ایک زرداری سب سے یاری

سیاست میں مفاہمت، مثبت رویوں اور نظریاتی فکر کا فروغ، مذہب کارڈ کے استعمال سے اجتناب، لسانی منافرت پر مبنی سیاست سے پرہیز ذاتیات پر حملہ آور ہونے کی پالیسی کی مخالفت، بدترین دشمن کا بھی ذکر شائستگی کے ساتھ کرنے، دھیمے اور مہذبانہ لہجے میں گفتگو کے ماہر، جمہوریت کو بہترین انتقام قرار دینے والے پاکستان کی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنا جن کی لغت میں ہے ہی نہیں، دوستوں کے دوست، نفرتوں کی آگ بجھانے کے

Read more

گلوبل ولیج دنیا اور ابلاغ عامہ کے اساتذہ کی تقرری سے انکار

پوری دنیا کی طرح ہمارے ملک میں بھی میڈیا، سوشل میڈیا کا عروج ہے، ہر وہ شہری جو شہری صحافت ”سوک جرنلزم“ کے دور میں موجود ہے یا گزر رہا ہے، یعنی اس دور میں ہر شہری کے پاس سمارٹ فون ہے اور وہ اس کے جال میں گھرا ہوا ہے۔ وہ اپنا 24 گھنٹے میں زیادہ تر وقت سوشل میڈیا پر گزارتا ہے۔ اور اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ لوگ نیند سے زیادہ سوشل میڈیا پر وقت

Read more

تم چلےآؤ پہاڑوں کی قسم (حصہ دوم)۔

پراٹھے کے ساتھ گرم دودھ کی بالائی، مرغ چنے اور بکرے کے پائے، پہلا لقمہ حلق سے اترتے ہی بے ساختہ الحمدللہ نکلا۔ بھوک اور سفر کی تھکان کے بعد اس قدر لذیذ کھانا بلاشبہ اللہ کی بہترین نعمت محسوس ہوا۔ اس دوران مسافروں کا آنا جانا لگا رہا، پہلے سے موجود مسافر اپنی منزل کی طرف روانہ ہو جاتے اور ان کی جگہ نئے آنے والے مسافر لے لیتے۔ کھانے کے دوران اگلے سفر کے بارے میں گفتگو بھی

Read more

شعبہ اُردو اور جامعات کی روداد

دھول، مٹی، پان اور کچرا جمی شعبہ اردو کی سیڑھیاں شعبے کی خستہ حالی کی عکاس ہیں۔ دیواریں گرد و غبار کو زیب تن کیے ہوئے، اردو زبان کی طرح شعبہ اردو بھی توجہ کا منتظر ہے۔ کمرہ جماعت کھلے اور ہوا دار، کرسیاں دھول اور مٹی کے زیور سے آراستہ، بلب کی باقیات اس بات کی غماز ہیں کہ کسی زمانے میں یہاں بلب بھی ہوا کرتا تھا۔ بجلی کی تاریں جگہ جگہ کھلی ہیں، جو کسی بھی حادثے

Read more

کہانی کے موضوع کی تلاش

کائنات کے ذرے ذرے میں افسانہ نگار کے لیے ان گنت، بے شمار موضوع بکھرے پڑے ہیں۔ مظاہر قدرت، سمندر، پہاڑ، جنگل اور ان سب میں پھیلی ہوئی زندگی خدا کی پیدا کی ہوئی عجیب سے عجیب جاندار اور بے جان چیزیں ہاتھی، گھوڑے، اونٹ، گائے، بکریاں، کتا، بلی، طوطا، مینا، سانپ، بچھو اور ہر طرف رینگنے والے کیڑے مکوڑے پھر ان سب پر حکمرانی کرنے والا انسان، دوسرا انسان، تیسرا انسان، اس طرح دنیا کے بے شمار انسان اور

Read more

مقصود درد دل ہے نہ اسلام ہے نہ کفر

کسی بھی لکھاری کو کسی ایک موضوع پر ایک سادہ سا مضمون لکھنے کے لئے اس سے بھی زیادہ پڑھنا پڑتا ہے تب جا کے مضمون قابل فہم اور نتیجہ خیز بنتا ہے۔ جبکہ میں نے اپنے مضامین میں ایسا کوئی لچھن نہیں پایا۔ جب لکھنا شروع کیا تو منصوبہ گویا یہ تھا کہ تعلیم و تربیت اور اس سے منسلک مسائل کو اجاگر کیا جائے۔ کیا پتا اقتدار گاہوں میں ان سسکیوں کی صدا سے کہیں کوئی آسودہ ذہن

Read more

راستہ بھولنے کی عادت اور صراط مستقیم

راستہ بھولنا میرا بہترین مشغلہ اور عادت ہے۔ الحمدللہ نا جانے کتنی دفعہ اپنے گھر کا راستہ بھی بھول چکا ہوں، متبادل راستے کا بورڈ بس نظر آنے کی بات ہے میرے منہ سے فوراً نکل جاتا ہے ہائے اور ربا ہون فر راستہ بھولنا پینا اے۔ اور پھر میں راستہ بھول جاتا ہوں۔ اکلوتے سسرال کا گھر ہو یا اکلوتی بہن کا گھر ہمیشہ گوگل میپ کی مدد کے باوجود بھی بھول ہی جاتا ہوں۔ میرا خیال ہے جلد

Read more

الماس خانم، مالاکنڈ کے پہاڑوں سے برطانیہ کے دارالعوام تک

آپ نے دیکھا ہو گا کہ ایک گھر میں ایک یا دو فنکار یا ہنرمند پیدا ہوتے ہیں یا یہ دیکھا ہو گا کہ ایک فنکار کو اللہ تعالیٰ نے دو طرح کے فنون کی صلاحیتوں سے نوازا ہو گا لیکن یہ کبھی نہیں سنا ہو گا کہ ایک ہی گھر میں مصور، شاعر، گلوکار، مجسمہ ساز، رباب اور طبلہ کے ماہر پائے جاتے ہوں۔ یہ اعزاز ضلع مالاکنڈ کو حاصل ہے جہاں گاؤں ہریانکوٹ کے ایک گھر میں مذکورہ

Read more

حقیقی آزادی، لیکن کب؟

گزشتہ ہفتے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کا ایک ٹویٹ پڑھنے کا اتفاق ہوا جس میں کہا گیا تھا ”۔ لانگ مارچ میں شامل پی ٹی آئی قیادت اور شرکا کو ہر شہر میں مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی روٹ کے راستے کی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپر کمانڈوز تعینات کیے جائیں گے۔ 15 ہزار پولیس اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ لانگ مارچ کی ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں سے تسلسل کے ساتھ نگرانی

Read more

کہانی سنو اک جنگل کی!

یہ کہانی جو آپ میرے توسط سے سننے جا رہے ہیں کہنے کو تو ایک کہانی ہے مگر اپنے اندر کسی شانت جھیل کی طرح بے پناہ جہتیں اور وسعتیں سمیٹے ہوئے ہو، جس کی گہرائی ناپی جائے تو ناپنے والوں کا سراغ نہ ملے، جس کی اندر غوطہ زن ہوا جائے تو اندر کا منظر دیکھ کر اوسان جاتے رہیں مگر خیر یہ منحصر ہے آپ پہ کہ آپ محض سطحی منظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں یا اس

Read more

کون بچائے گا پاکستان

قیام پاکستان کے ایک سال بعد ہی کون بچائے گا پاکستان کے نعرے کی گونج سیاست کے میدان میں گونجنا شروع ہو گئی تھی اس کی وجہ کچھ یوں تھی کہ پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح قیام پاکستان کے بعد جلد ہی دنیا سے رخصت ہو گئے تو ساتھ ہی اقتدار کی رسہ کشی کا آغاز ہو گیا جو آج تک جاری ہے اپنی زندگی میں کئی بار اس نعرے کی گونج ہمارے کانوں میں پڑی ہر

Read more

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات۔ دیر آید درست آید

آپ ماضی میں چلے جائیں۔ ایسٹ انڈیا کمپنی کا نام آپ کو یاد ہو گا۔ اس نے ہندوستان میں پہلی بار کسی بلدیاتی ادارے کی بات کی تھی۔ ہوا یوں کہ 1688 میں مدراس کے اندر لارڈ رٹن نے ایک میونسپل کمیٹی کی داغ بیل ڈالی۔ یہاں سے ہندوستان میں بلدیاتی ادارے متعارف ہونا شروع ہو گئے۔ ہم نے جمہوریت کے سفر میں کتنی ترقی کی ہے اس کا جواب ہمیں اپنے ہاں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ سے

Read more

قدرت کا نظام پھر بھی بلے بازی ناکام

قدرت کا نظام پاکستانی کرکٹ ٹیم کو فائنل میں تو پہنچا گیا لیکن اگر پاکستانی ٹیم کے بیٹسمین یہی سوچ کر گراؤنڈ میں اترے تھے کہ ان کے صرف بلا گھمانے سے خدبخود گیند باؤنڈری لائن پار کرجائے گی تو یہ ان کی بہت بڑی بھول ثابت ہوئی کیونکے اس کا انتظام انگلینڈ کے فیلڈرز نے خوب کیا اور اس غیر زمہ داری کا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑا۔ پاور پلے میں سنگل ڈبل اور مڈل اوورز میں آنکھیں بند

Read more

پاکستان میں اینٹی امریکہ بیانیہ کا چورن کب سے شروع ہوا؟

برطانوی سامراج کی نوے سالہ حکومت سے کے بعد 1947 میں برصغیر میں مسلم قومیت کے نعرے پہ قائم ہونے والی مملکت پاکستان میں کبھی بھی اینٹی امریکہ نہ سوچ تھی، البتہ کمیونسٹ و سوشلسٹ نظریات کے حامل افراد دوسری جنگ عظیم کے بعد تاج برطانیہ کی سلطنت کے محدود ہونے کا ادراک کر چکے تھے نیز یہ کہ سرمایہ دارانہ نظام کا نیا ٹھیکیدار امریکہ کی شکل میں خطے میں اپنا اثر رسوخ بڑھاتا جا رہا ہے ایسے میں

Read more

​دھڑکنوں سے بھی عبادت میں خلل پڑتا ہے

بیسویں صدی کی 60 کی دہائی میں دنیا کی آبادی میں تیزی سے اضافے نے اقوام متحدہ کو تشویش میں مبتلا کیا۔ 11 جولائی 1987 کو دنیا کی کل آبادی 5 ارب افراد پر مشتمل تھی۔ 1960 سے 1990 کی تین دہائیوں میں دنیا کی آبادی دگنی سے بھی زیادہ ہوئی، اس کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ اکتوبر 1999 تک مجموعی عالمی آبادی 6 ارب سے تجاوز کرچکی تھی، اقوام متحدہ کے مطابق 2030 تک

Read more

جنرل اکبر خان تا حال، صورت حال

جنرل اکبر خان کی آپ بیتی میری آخری منزل پڑھنے کے بعد اور کچھ سنی اور دیکھی ہوئی صورت حال کا اگر ہم تجزیہ کرنے بیٹھ جائیں تو تاریخ کے اوراق خود بخود پلٹنے لگ جائیں اور ہم پڑھتے پڑھتے دنگ رہ جانے کے ساتھ ساتھ ان واقعات کے ساتھ چاہے نہ چاہے ہم آہنگ بھی ہوتے جائیں گے۔ پتہ نہیں اسے سازشی تھیوری کا نام دیں یا کار سازی ڈلیوری کا شاخسانہ کہیں لیکن یہ سب کچھ ہماری مرضی

Read more

”راجہ گدھ“ میری نظر میں

راجہ گدھ بانو قدسیہ کا مقبول ترین ناول ہے جو عنوان کے لحاظ سے نہایت جاندار، منفرد، جاذب نظر اور تجسس کا حامل ہے۔ اس میں ذہنی اور نفسیاتی تصور کا مطالعہ مذہبی اقدار کی روشنی میں پیش کیا گیا ہے۔ جس سے ناول کا تناظر علامتی بن گیا ہے۔ بانو قدسیہ نے یہ تناظر انسان (خصوصاً مرد) کی نفسیات اور سرشت کو دریافت کرنے کے لیے تشکیل دیا ہے۔ جس میں انھیں خاطر خواہ کامیابی ملی ہے۔ لیکن ان

Read more

موجودہ سیاسی گرما گرمی

موجودہ سیاسی ماحول کا تجزیہ کیا جائے تو محسوس ہوتا ہے کہ ‏عمران نیازی صاحب نے جو دنگا فساد سیاسی جنگ کے نام پہ شروع کیا تھا اس میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ اگر اس صورت حال کا تنقیدی جائزہ لیا جائے تو معلوم ہو گا کہ ان سے پہلی غلطی اپریل میں تحریک عدم اعتماد کے آئینی طریقہ کار کو سیاسی طور پر نا سمجھ کر اور ایک کھلنڈرے اور لا ابالی پن کا مظاہرہ کرنے کے

Read more

سردی اور ساگ

جیسے ہی موسم انگڑائی لے کر سخت گر می سے ہلکی ہلکی ٹھنڈ اور خنکی میں تبدیل ہوتا ہے تو دن مختصر اور راتیں طویل ہو جاتی ہیں اور پھر گرم گرم لحافوں میں بیٹھ کر اپنے پیاروں کے ساتھ دنیا جہاں کی باتیں کرنا کسی پسند نہیں اور پھر باتوں کے ساتھ ساتھ کھانے کا شغل بھی ہو تو موسم سرما کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔ سردیاں ٹھنڈ کے ساتھ ساتھ بہت سے پکوان بھی لاتی ہیں۔ جیسے ہی

Read more

ہتھیار بزدل کا خوف

آج پاکستان میں ہنگامی صورتحال کے ذمہ دار حکومت کی بے جا ہٹ دھرمی اور طاقت کے سر پر حکمرانی ہے۔ آج پاکستان کی حکومتیں بھاگ دور ان لوگوں کے ہاتھ میں ہے جو کھلے عام پریس کانفرنس بلا کر قتل اور فسادات کی دھمکیاں دے کر اپنی طاقت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ کوئی بھی آزاد مملکت عوام سے اس کا حق رائے نہیں چھین سکتی۔ کسی بھی حکومت کے لیے طاقت کا سر چشمہ عوام کی رائے

Read more

ہیں کچھ نظر آتے ہیں کچھ

پاکستانی سیاست میں ہر وقت بھونچال آتے رہتے ہیں۔ سیاست کے گہرے سمندر میں جھوٹ، بدلے اور الزامات کی فیکٹری میں تیار ہونے والے دروغ گوئی کے زہر آلود کیمیائی مادے اس کی موجوں میں اتھل پتھل مچاتے رہتے ہیں۔ کئی مرتبہ سوچا کہ آج سیاست نہیں بلکہ بکھرتے سماج کے بہت نازک پہلوؤں پر لکھا جائے۔ مگر کیا کیا جائے اس سیاسی طوفان کا جس کی شوریدہ لہروں کا شور کچھ اور لکھنے ہی نہیں دیتا۔ اب یہ ڈیلی

Read more

ہمارا معاشرہ اور ہمارے سٹیریو ٹائپس

ذرا دیکھو تو سہی کیسے سرخ جوڑا اور سرخ چوڑیاں پہن کر آئی ہے۔ عمر کا لحاظ ہے نا اپنے بیوہ ہونے کا۔ اس عمر میں اپنی بیٹی جیسے کپڑے پہنتی ہے۔ لگتا ہے اسے اپنے شوہر کے انتقال کا کوئی دکھ ہی نہیں۔ بوڑھی گھوڑی لال لگام۔ اس بار تمہارے نمبر تھوڑے کیوں آئے ہیں؟ تمہیں تو شہر کے اچھے سکول میں داخل کرایا تھا تا کہ ٹاپ کرو۔ اگر تمہارے اچھے نمبر آتے تو تمہیں تمہارے کزن کی

Read more

کیا ہم آزاد ہیں؟

نومبر کی ایک گمنام رات، اپنے اگلے کالم کے موضوع پر گہری سوچ بچار کرتے اچانک میرا دھیان بھٹک کر پاس ہی پڑے کافی کے کپ پر جا پڑا۔ میز پر رکھے گرم کافی کے کپ پر سے اٹھتا سفیدی مائل دھواں آزاد فضا میں گم ہو گیا مگر میرے من میں ایک سوال چھوڑ گیا۔ کیا اس آزاد فضا میں سانس لے رہے ہم بھی آزاد ہیں؟ ہمارے ہاں تاریخ اور دیگر کتب کے مطابق ہم ایک آزاد قوم

Read more

دھمکیاں یا ڈائیلاگ: کہانی آپ الجھی ہے کہ الجھائی گئی ہے

عمران خان پر حملہ ہوا جس کے بعد تحریک انصاف کی طرف سے دھمکیوں کا لامتناہی سلسلہ تھمنے میں آ رہا۔ حکمران اتحاد کی ہر جماعت اور رہنما اور دوسرے لوگوں نے مذمت کی حالانکہ عمران خان اور ان کی جماعت کا ایسے معاملات پر ماضی میں جو رویہ رہا اگر دوسری سیاسی جماعتیں وہی رویہ اختیار کرتیں تو نہ جانے ان پر کیا کیا الزامات لگتے۔ بے نظیر بھٹو پر حملے میں جاں بحق ہو گئیں تو پی ٹی

Read more

پوٹھوہار: خطۂ دل ربا از شاہد صدیقی

چند دنوں قبل سوشل میڈیا پر ایک تحریر نظر سے گزری جس میں چکوال کا ذکر ہو رہا تھا۔ یہ ذکر چکوال کی دھرتی پر جنم لینے والے معروف موسیقار مدن موہن کا تھا جنہوں نے بالی وڈ میں موسیقی کے میدان میں بہت نام کمایا۔ چکوال سے محبت کہہ لیں یا کچھ جس کسی بھی کتاب میں چکوال کا ذکر ہو رہا ہو۔ بے شک ایک ہی بار کیوں ناں ہوا ہو۔ وہ کتاب خریدنے کی خواہش دل میں پیدا

Read more

شعری مجموعہ ”مجھے اب بولنا ہو گا“

شاعری ایک فطری صلاحیت اور لگاؤ کا نام ہے جس میں شاعر اپنے احساسات و جذبات کو صفحہ قرطاس پر بکھیرتا ہے۔ اسے فطرت کی طرف سے شعور و آگاہی ملتی ہے۔ قدرت اسے کچھ سوچنے، کہنے، اکسانے اور لکھنے پر مجبور کرتی ہے۔ شاعری انسانی تہذیب کی خوبصورت روایت ہے جو نسل در نسل چلی آ رہی ہے۔ ہر زمانے میں تخلیق کار پیدا ہوتا ہے۔ وہ کیا سوچتا ہے؟ بس اس کی سوچ اس کی پہچان کا حصہ

Read more

میں کون ہوں؟ ذاتی خاکہ

تو کون ہے؟ تم کون ہو؟ آپ کون ہیں؟ یہ سب سوال ایک ہیں لیکن پوچھنے والے کا پتہ دیتے ہیں۔ یہ سوال اکثر میرے کان میں گونجتے رہتے ہیں اور ان کو سن کر میرے ذہن میں بھی سوال اٹھتا ہے میں کون ہوں؟ جب میں اس پر غور کرتا ہوں تو یاد آتا ہے کہ لوگ مجھے کلیم کے نام سے پکارتے ہیں اور میں اس نام کا اتنا عادی ہو گیا ہوں کہ اگر سویا بھی ہوں

Read more

اقبال کا خط! جوابی خط کیسے پہنچاؤں؟

سلام برخوردار! عثمانی میاں! کیسے ہو؟ تمہارے دوست سعد جامی کو ابھی خط لکھ کر فارغ ہو گا تھا کہ تمہارا خیال آ گیا۔ عثمانی میاں! تم میری فکر کی شیدائیوں میں سے ایک ہو۔ اور میری فکر کو زندہ کرنے کی ناکام سی کوشش میں لگے رہتے ہو، تمہیں خط لکھنے کی وجہ یہ نہیں۔ بلکہ اس لیے خط لکھ رہا ہوں کہ تم اور ماما پھلا اکثر سچ لکھتے پائے گئے ہو۔ کالے سچ لکھ رہے ہو، سفید

Read more

میڈیا کرائسز اور انٹر پرینورشپ

وہ پیشہ ورانہ طور پر صحافی ہے۔ اپنے معاشی تحفظ کے لئے اس نے ایک سائیڈ بزنس شروع کیا۔ کہتا، میڈیا کے سیٹھ مافیا کے موڈ بگڑنے کا کچھ معلوم نہیں ہوتا۔ کب قلم کی ایک جنبش سے برخاستگی کا لیٹر پکڑا دیں۔ میرے بیمار، ضعیف والدین اور چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔ ان کی ادویات، تعلیم، گھریلو اور دیگر اخراجات میری قلیل تنخواہ میں پورے نہیں ہو رہے۔ میں ان کی خواہشیں نہیں مار سکتا۔ اسی لئے سائیڈ بزنس شروع

Read more

منافق بظاہر کیوں کامیاب لگتا ہے؟

روزمرہ زندگی میں ہمارا بہت سارے منافقین سے واسطہ پڑتا ہے، یہ وہ افراد ہیں جو دنیا کے سامنے نیکی اور شرافت کے لبادے میں نظر آئیں گے اور تنہائی میں شر کے منصوبے بنائیں گے، آپ کو ایسی نصیحتیں کرتے ملیں گے جن پر خود کبھی عمل نہیں کیا ہو گا۔ ان کے دعوے جھوٹے اور بدنیتی پر مبنی ہوتے ہیں۔ انا پرستی کا منافقت سے قریبی تعلق ہے۔ اپنی غلط سوچ، ذات اور شخصیت کو اس حد تک

Read more

عمران خاں کا لانگ مارچ اور سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان

بالآخر سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کارگر ثابت ہوئے اور عمران خاں پر قاتلانہ حملہ کا مقدمہ کا اندراج ہو گیا۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال کے ان ریمارکس پر ”کہ اگر چوبیس گھنٹوں میں مقدمہ کا اندراج نہ ہوا تو از خود نوٹس لیا جائے گا“ جس پر آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عدالت عظمی کو آگاہ کیا کہ ایف آئی آر کا اندراج کرنے سے وزیر اعلی پنجاب نے منع کیا

Read more

عالمی امن کا منظرنامہ

یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ انسان زیادہ طویل امن و سکون برداشت نہیں کرتا اور جنگ و جدل میں ہی شاید عافیت تلاش کرتا ہے۔ ویسے کسی سیانے نے یہ صحیح ہی کہا تھا کہ امن دو جنگوں کے درمیانی عرصہ کو کہا جاتا ہے۔ جنگ عظیم دوئم کے بعد کچھ عرصہ گرم محاذ کچھ خنک ہوئے البتہ سرد جنگ جاری رہی اور اس کے خاتمے کی کوششوں میں مشغول عالمی رہنماؤں کی بھی تضحیک کی گئی۔ اس دوران

Read more

منافقت زدہ معاشرہ اور میں

معاشرہ ہے کہ چار سو منافقت کا ڈھیر؟ سوال آسان ہے، بس پوچھنے کی ہمت نہیں۔ یہ بھی منافقت ہی تو ہے۔ خیر پوچھا بھی جائے تو بھلا کس سے؟ اب منافق ہی منافق سے منافقت کی شکایت کرے تو بھلا یہ کیا بات ہوئی؟ تو لہذا یہ سوال اس سے پوچھتے ہیں جو باقیوں سے کم منافق ہے۔ یعنی میں خود سے پوچھتا ہوں اور آپ خود سے پوچھیے۔ ہاں تو میری اندر کی دنیا میں بسنے والے میرے

Read more

حضرت خضر علیہ السلام

حضرت ابراہیم بن ادہم ایک دن دریا کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے۔ کہ ان کا ایک سابقہ مصاحب وہاں سے گزرا۔ آپ کبھی عظیم الشان سلطنت کے بادشاہ تھے۔ مگر نور حق کی شمع نے آپ کے قلب مضطر پر جب اپنی تجلی ڈالی تو آپ کے باطن کی کایا پلٹ گئی۔ وہ ہی دنیا جو کبھی مرغوب ہوتی تھی۔ اب اس کی حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی دل اس دنیا سے ایسا اچاٹ ہوا کہ دنیا

Read more

دوسروں کی خوشی کو خراب مت کریں

کچھ لوگ ہر معاملے میں اپنی الگ رائے دوسروں پہ تھوپنے کی کوشش کرتے ہیں چاہے وہ دوسروں کے لیے تکلیف کا باعث ہی کیوں نہ بنے۔ ان میں سے کسی کو انفرادیت کا شوق ہوتا ہے اور کوئی چھوٹے ظرف کا مالک ہوتا ہے۔ ایسے لوگ ہر خوشی کے موقع پہ صف ماتم بچھا کر بیٹھنا ضروری سمجھتے ہیں۔ کوئی دن منایا جا رہا ہو یا کوئی کامیابی ملی ہو یا کچھ اور ہو یہ اس میں کیڑے نکال

Read more

سیاسی برداشت کا فقدان

ملک بھر میں جاری سیاسی محاذ آرائی کی وجہ سے معاشرے میں پنپنے والے عدم برداشت، گالم گلوچ اور ایک دوسرے کو دشمن سمجھنے کے رجحان کا نتیجہ اگر ایک طرف پی ٹی آئی کے سربراہ پر قاتلانہ حملے کی صورت میں سامنے آیا ہے تو دوسری طرف سیاسی عدم برداشت کی ایک جھلک پشاور سے تیمر گرہ جانے والی مسافر کوچ میں سیاسی بحث و تکرار میں علاقہ قلعہ گئی گاؤں سیار درہ کے پی ٹی آئی کے کارکن

Read more

صوبہ قبائلستان

جمعیت علماء اسلام، پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی، قبائلی ملکان، فاٹا انضمام کے مخالفت میں پیش پیش تھیں، ہر کسی کے مفاد الگ الگ مگر جب سے تحریک طالبان پاکستان نے یہ کہا ہے کہ ہم فاٹا انضمام کو نہیں مانتے، ان کے شرائط میں فاٹا کو واپس ایف سی آر دور میں لانا شامل تھا۔ اس دن سے صوبہ قبائلستان والے بشمول سیاسی جماعتیں بھی سوچ سمجھ کر باتیں کرتی ہیں۔ باجوڑ سے لے کر وزیرستان تک جو ملکان

Read more

پرسنل ڈویلپمنٹ کیوں ضروری ہے

زندگی ایک مسلسل سیکھنے کا عمل ہے۔ اور اگر آپ اگے بڑھنے اور ترقی کے امین ہیں تو سب سے پہلے اپنی شخصیت کی نکھارنے کی ضرورت ہے جسے پرسنل ڈویلپمنٹ بھی کہتے ہیں سیلف یا پرسنل ڈویلپمنٹ کا مطلب ہے کہ اپنی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے ضروری اقدامات کرنا۔ اپنی خوبیوں اور کمزوریوں کے بارے میں خود آگاہی حاصل کرنا اور زندگی میں ہونے والی مختلف چیزوں اور معاملات میں اپنے رویوں اور اپنی شخصیت کے

Read more

نظام بدلنا ہے تو آئین پاکستان پر عمل کرنا ہو گا

جمہوریت کے نام بننے والے ملک ”اسلامی جمہوریہ پاکستان“ جس پر آزادی کے بعد سے لے کر اب تک تین طبقے کے لوگوں نے حکمرانی کی جاگیر دار، سرمایہ کار اور فوجی ڈکٹیٹر۔ ان تینوں کی نفسیات ایک ہے تینوں کی نفسیات جمہوریت کی نفی پر قائم ہے۔ جاگیردار ایسے ماحول میں پیدا ہوا جہاں کوئی اس کے خلاف جائے تو اس کی بیٹی اٹھا لی جائے یا اسے اغوا کر لیا جائے اسے غریب کی عزت کوئی عزت ہی

Read more

مسلم لیگ (ن) اور ووٹ کو عزت دو

پاکستان آزادی کے بعد سے سیاسی، داخلی و خارجی کشمکش سے دو چار رہا ہے، یہاں آسمان سیاست پر ہمیشہ غیر یقینی کے بادل منڈلاتے رہتے ہیں، جمہوریت جو جہاں بھر میں کاروبار مملکت کے حوالے سے ایک آزمودہ، پائیدار اور کامیاب بندوبست گردانا جاتا ہے، اس جمہوریت سے بھی یہاں وہ ثمرات عوام تک منتقل نہیں ہو سکے، وجہ صاف اور عیاں ہے کہ پاکستان میں جمہوریت ہمیشہ آمیزش زدہ رہی۔ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر بڑی بڑی

Read more

اقبال اور ہمارے چار گروہ

بیشتر انسانوں کے لیے خود غور و فکر کرنا، زندگی کے گورکھ دھندوں سے نمٹنا اور آگے بڑھنے کے لیے راہیں متعین کرنا دشوار ہوتا ہے یا انہوں نے ایسا سمجھا ہوتا ہے۔ اس لیے انہیں ایک ایسے رہنما کی تلاش ہوتی ہے جس کے قدم سے قدم ملا کر آنکھیں بند کر کے پیروی کی جا سکے۔ ایسے میں میر کارواں ایک بت بن جاتا ہے۔ اس کے ساتھ اس قدر گہرا جذباتی ناتا جڑ جاتا ہے کہ اس

Read more

کشمیر کے بلدیاتی انتخابات

آزاد کشمیر میں 31 سال کے بعد 27 نومبر کو منعقد ہونے والے بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں اور الیکشن کے وقت میں تین ہفتے سے کم وقت رہ گیا ہے۔ آزاد کشمیر کے بلدیاتی الیکشن 2022 کے لئے حلقہ بندی میں 10 اضلاع کو 10 ضلع کونسلوں، 5 میونسپل کارپوریشنوں، 14 میونسپل کمیٹیوں، 14 ٹاؤن کمیٹیوں اور 2080 یونین کونسلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جبکہ بلدیاتی نمائندگان کی مجموعی تعداد 2343 ہے۔ اس بلدیاتی الیکشن میں ووٹروں

Read more

صلیبی جنگیں اور ان کے اثرات

”یروشلم“ اسلام، یہودیت اور عیسائیت تینوں مذاہب کے پیروکاروں کے لیے مقدس شہر کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس لیے ان تینوں مذاہب میں اس کی بہت اہمیت ہے۔ 63 ق م میں قدیم رومن سلطنت نے فلسطین کو فتح کر لیا تھا۔ اور یوں یروشلم اس کے زیر تسلط آ گیا۔ 132 عیسوی میں جب یہودیوں نے رومی تسلط کے خلاف شدید بغاوت کر دی تو رومی حکومت نے اس کو کچل کر یہودیوں کو سلطنت کے مختلف حصوں میں

Read more

9 نومبر اور ملت کشمیر کا گناہ

غلامی کو کوئی بھی پسند نہیں کرتا۔ علامہ اقبال نے غلامی کی قباحت کو اس طرح سے بیان کیا ہے۔ آدم از بے بصری بند گئی آدم کرد بے بصیرتی کی وجہ سے انسان نے انسان کی غلامی کی گوہرے داشت ولے نذر قباد و جم کرد اس نے گوہر آزادی کو عیش و نوش کی نذر کر دیا یعنی از خوئے غلامی زسگان خوار تر است یعنی غلامی کی عادت میں مبتلا انسان کتوں سے بھی زیادہ حقیر ہے

Read more

اف یہ بیویاں

بیوی کا شکوہ: شادی سے پہلے جو لڑکی ہیر کی طرح سوہنی، کھیر کی لذیذ اور پنیر کی طرح نمکین لگتی ہے، شادی کے بعد وہی عورت چبھن میں تیر، وعدوں میں سیاسی وزیر اور مقام مرتبے میں مسند دراز جعلی پیر مانند کیوں نظر آنے لگتی ہیں؟ شادی سے پہلے میری آواز کوئل کی طرح، چال مور کی طرح، گردن صراحی کی مانند اور آنکھیں غزال کے جیسی تھیں تو شادی کے بعد میری وہی آواز میرے شوہر کو

Read more

لانگ مارچ، حادثہ اور عمران: وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا

وہ جو ہم تم میں قرار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو وہی یعنی وعدہ نباہ کا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو وہ جو لطف مجھ پہ تھے بیشتر وہ کرم کہ تھا مرے حال پر مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو وہ نئے گلے وہ شکایتیں وہ مزے مزے کی حکایتیں وہ ہر ایک بات پہ روٹھنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو مومن خان مومن نے

Read more

عوام کا کیا قصور

گزشتہ 75 سالوں میں پاکستانیوں کو چند سیاسی فقرات زبانی یاد ہو چکے ہیں۔ پاکستان کو بے پناہ اندرونی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے۔ پاکستان مسائل میں گھر چکا ہے۔ ہر پاکستانی پر اتنے لاکھ کا قرضہ چڑھ چکا ہے۔ یہ سال مشکل ہے اگلا سال آسان ہو گا۔ پچھلی حکومت نے ہمارے لئے کچھ نہیں۔ چھوڑا فلاں نے بہت کرپشن کی۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے بغیر ہم نہیں چل سکتے۔ عوام کو دینے کے لیے

Read more

علامہ محمد اقبالؒ کا نظریہ تعلیم

اکثر لوگ مجھ سے استفسار کرتے ہیں کہ علامہ اقبال کا نظریہ تعلیم کیا ہے؟ علامہ کے نظریہ تعلیم کو سمجھنے، جانچنے اور پرکھنے کے لیے ان کی شاعری اور ان کے افکار کا عمیق مطالعہ ناگزیر ہے۔ علامہ صاحب نے تعلیمی مسائل پر خصوصی توجہ دی ہے۔ انھوں نے جہاں اپنی شاعری میں تعلیم و تربیت سے متعلق پراثر اشعار کہے ہیں وہی نثری نگارشات میں بھی تعلیمی مسائل کو خاص اجاگر کیا ہے۔ علاوہ ازیں وہ طویل عرصے

Read more

انیس اشفاق کی شخصیت اور فن

انیس اشفاق عہد جدید کے ناول نگار، افسانہ نگار، شاعر، مترجم، خاکہ نویس، سفر نامہ نگار، نقاد اور محقق ہیں۔ انہوں نے لکھنو کے ایک پرانے محلے بزازے میں 1950 ء میں جنم لیا۔ ابتدائی تعلیم ماں کی گود سے نصیب ہوئی۔ ان کی ماں ایک پڑھی لکھی خاتون تھیں اور انیس اشفاق کا تلفظ اور لب و لہجہ درست کرنے میں ان کا کردار انتہائی اہم ہے۔ وہ انیس اشفاق کو تقاریر لکھ کر دیا کرتیں اور شیشے کے

Read more

اکادمی ادبیات کی کانفرنس بچوں کا ادب، ماضی حال اور مستقبل

ارسطو نے ایک روز کمرہ جماعت میں اپنے شاگردوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس ایک ایسا کلیہ ہے جس کو اپلائی کیا جائے تو انسان پوری دنیا پر حکومت کر سکتا ہے، ارسطو کی یہ بات سن کر سکندر اعظم نے کھڑے ہو کر سوال کیا استاد محترم کیا آپ کا جی نہیں چاہتا کہ آپ پوری دنیا پر حکومت کریں؟ ارسطو نے جواب دیا: بیٹا یہ کلیہ میری سمجھ میں اس وقت آیا جب میں حکومت

Read more

کرونا کا خطرہ باقی ہے، نئی قسم سامنے آ گئی

عالمی وبا کرونا کے باعث مختلف ممالک کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی، جس میں امریکہ، برطانیہ، چین، جاپان اور جنوبی کوریا سر فہرست رہے۔ دو سال کے طویل عرصے تک دنیا نے لاک ڈاؤن کی سختیوں کو برداشت کیا، تقریبا ہر ملک میں دفتری، سماجی، کاروباری، مذہبی، تعلیمی، کھیل اور سیاحت کی سرگرمیوں معطل رہیں، سماجی فاصلے کی سختی کے باعث ایک دوسرے سے مصافحہ اور ہاتھ ملانے سے اجتناب برتنے کی ہدایات بھی کی گئیں۔ بعد ازاں انسداد

Read more

مجھے آہ و فغان نیم شب کا پھر پیام آیا

سیاسی جماعتوں کے پاس کوئی ایسا مثبت پروگرام نہیں جس سے ظاہر ہو کہ ملک میں مہنگائی اور بحرانوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ روش کے مطابق ہر نئی آنے والی حکومت اپوزیشن کو قصور وار ٹھہراتی ہے اور جب اپوزیشن حکومت میں آ جاتی ہے تو سابقہ حکومت کی پالیسیوں کو مورود الزام ٹھہرا کر خود کو خراب حالات سے بری الزمہ کرنے کی کوشش کرتی ہے، کئی دہائیوں سے یہی عمل دیکھنے میں آیا ہے اور اس میں

Read more

ہر خرقۂ سالوس کے اندر ہے مہاجن

تصنع کیا ہے؟ عموماً یہ قیاس کیا جاتا ہے کہ جب کوئی اپنے اصل سے یا فطرت سے روکشی اختیار کرنا چاہے اور اس کا اظہار عمل کی صورت میں ہو تو وہ تصنع کا سہارا لیتا ہے۔ جس کا فائدہ اسے یہ ہے کہ جہاں ایک طرف وہ اقتضائے معاشرہ کو پورا کرنے کے لیے ذہنی انہماک سے بچ جاتا ہے تو دوسری طرف خیالات مخالف کو حسب منشاء معقولات عامہ پر منطبق کرنے میں بھی کامیاب ہو جاتا

Read more

محبت مجھے ان جوانوں سے ہے

یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ مستقبل کی تشکیل کا انحصار ہمیشہ آنے والی نسلوں پر ہوتا ہے۔ اور جو کہا جاتا ہے کہ مستقبل نوجوانوں کا ہے تو خلاف واقعہ نہیں۔ مستقبل واقعی ان لوگوں کا ہے جو آج نو عمر ہیں اور زندگی کا سفر شروع کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ گوئٹے نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ نوجوانوں میں ہماری دلچسپی کا سبب یہ ہے کہ ان کے سامنے ایک درخشاں مستقبل ہوتا ہے۔ ان کی

Read more

سیاسی گورکھ دھندا

پاکستان میں سیاست ایک ایسا گورکھ دھندا ہے جس کے اچھے اثرات سے حکمران طبقہ مستفید رہتا ہے اور عوام اس سیاسی گورکھ دھندے کو پچھتر سال سے سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں تاحال ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عوام سیاست دانوں کے گورکھ دھندے کو سمجھنے سے قاصر ہیں عوام ان کو ووٹ تو دیتے ہیں لیکن یہ عوام کو اقتدار میں شریک کرنا اپنی توہین سمجھتے ہیں جیسے ہی ان کا عوام سے ووٹ لینے کا عمل

Read more

حضرت صالحؑ کی اونٹنی اور پاکستان

حالیؔ کے اس مصرعے کہ پستی کا کوئی حد سے گزرنا دیکھے، کی عملی تعبیر دیکھنی ہو تو ہماری صحافت اور سیاست کو دیکھ لیں۔ صحافیوں کے نام پر چھاتہ برداروں کی فوج ظفر موج صحافت پر مسلط ہے۔ ان کی گفتگو سنیے تو محسوس ہوتا ہے کہ جناب تجزیہ نہیں بلکہ خود پر ہونے والے نزول کو بیان کر رہے ہیں۔ چھاج کے ساتھ ساتھ اب ہرچھنی نے بھی بولنا شروع کر دیا ہے کہ ”مجھے کچھ ہو گیا

Read more

پاکستان میں گالی اور گولی کی سیاست

پاکستان میں گالی اور گولی کی سیاست پاکستان بننے کے بعد شروع ہوئی ہے پاکستان کے آزادی کے ایک سال بعد مسلم لیگ کے قیوم خان نے بابڑا میں سینکڑوں اے این پی کے ورکرز کو گولی سے اڑا دیا۔ اور بہت فخر کے ساتھ کہا کہ ہمارے پاس گولی ختم ہوئی ورنہ کوئی زندہ نہ بچ جاتا۔ 1951 میں پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔ ایک بار بے نظیر بھٹو

Read more

ارشد شریف کا خون اور پیغام صبح انقلاب

ہر مقتول انسان اپنے قاتل کی نشاندہی اور انصاف کا حق رکھتا ہے لیکن ممکن ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی طرح ارشد شریف کے قاتلوں کا سراغ بھی نہ لگ سکے اور معاملہ سپرد آخرت ہو جائے۔ لیکن وطن عزیز کا یہ عظیم صحافی محض ایک مقتول ہی نہیں بلکہ وطن عزیز کا ایک ناقابل فراموش شہید بھی ہے اور اس کی شہادت ہم سے جس انسانی شرافت و عظمت کا مطالبہ کرتی ہے اس کو عمل

Read more

بنیادی سہولیات سے محروم رینالہ خورد کا ایک گاؤں

تحصیل رینالہ خورد کے پسماندہ گاؤں بیس دو ایل کی آبادی پانچ ہزار سے زائد افراد پر مشتمل ہے اور یہ گاؤں تحصیل کورٹس سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلہ پر رینالہ خورد بائی پاس پر واقع ہے۔ ترقی کے اس دور میں بھی گاؤں فراہمی آب اور نکاسی آب جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔ نکاسی آب کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے زیر زمین پانی نا قابل استعمال ہو چکا ہے۔ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کے

Read more

پت جھڑ کے رنگ خزاں

دھند، بادل، ملگجا سا اندھیرا اور ٹنڈ منڈ درخت یوں جیسے خالی ہاتھ جا بجا بکھرے پاؤں تلے چرچراتے پتے۔ زندگی موت ملنے بچھڑنے کے کتنے استعارے کتنے اشارے کتنے اسباق پوشیدہ ہیں اس میں گویا چرمراتے پتے پیغام دے رہے ہوں۔ کہ دیکھو مجھے جو دیدہ عبرت نگاہ ہو کبھی پھولوں کی سنگت میں سر سبز شاخوں پر خوشی سے جھولتے تھے اور اب قدموں تلے روندے جا رہے ہیں یہ استعارہ یہ کہانی فتح و شکست کی بھی

Read more

سیاست اور غلاظت

پاکستان میں ہر دن ظلم اور زیادتی کی ایک نئی داستان رقم ہو رہی ہے ہر نئی زیادتی کے بعد پہلے والی زیادتی چھوٹی نظر آتی ہے۔ ایسا لگتا ہے ملک میں اس وقت ایک جنگ جاری ہے جس میں سب کچھ جائز ہے (جب بھی کسی کو ذلیل اور رسوا کرنے کا موقع ملے ہاتھ سے جانے نہیں دینا) ۔ اس جنگ میں دینی، معاشرتی اور اخلاقی اقدار کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ یہاں کسی شخص کی جان اور

Read more

گولی اور گالی کا تعلق

مشرقی اقوام میں یہ ایک عام دستور ہے کہ طاقتور تھپڑ ڈنڈے یا گولی کا استعمال کرتا ہے جواب میں کمزور گالیاں اور بد دعائیں دیتا ہے کیونکہ قانون نام کی کوئی ایسی چیز تو یہاں موجود نہیں جو ظالم کے ظلم سے مظلوم کو انصاف دینا تو درکنار بچا بھی سکے۔ یہ سلسلہ انفرادی سے اجتماعی اور ذاتی سے سرکاری اداروں تک وسیع ہو گیا ہے۔ اور یہ بھی حقیقت ہے کہ جب کسی معاشرے میں کوئی بھی کام

Read more

ظفر علی خان اور ان کا عہد: بابائے صحافت پر ایک وقیع دستاویز

بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان اسلامیان برصغیر کے ان عظیم المربیت راہنماؤں میں سے ہیں جن کی زندگی کا عنوان اسلام کی سربلندی بلندی اور فرنگی سامراج سے آزادی رہا وہ ہماری ملی تاریخ کی ہمہ صفت ہمہ جہد اور نابغہ روز گار شخصیت ہیں جنہیں قدرت نے گوناں گوں خوبیوں سے نوازا تھا تاریخ میں بہت کم لوگ ہوں گے جن کا نصیب اس قدر اوصاف سے بہرہ ور ہوا وہ کہ ایک شعلہ بیاں خطیب، نعز گو

Read more

انسانیت اور فطرت کی ہم آہنگی

دنیا میں ہر گزرتے لمحے انسانی ترقی اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت کہیں زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں قدرتی وسائل کے تحفظ اور ترقی کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ چین میں بخوبی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے کہ یہاں نہ صرف حکومت بلکہ عوام بھی قدرتی وسائل کے تحفظ میں اسی قدر سنجیدہ ہیں اور اپنی حکومت کے شانہ بشانہ فطرت سے ہم آہنگ ترقی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اس حوالے سے

Read more

مرشد لانے اور نکالنے کے علاوہ بھی کچھ کرنا ہو گا!

پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ 2018 کے عام انتخابات متنازعہ رہے۔ کیونکہ پاکستان میں جنتا یہ جان چکی تھی کہ ملک میں سب سے بڑی دو جماعتیں ہیں اس کے علاوہ باقی ٹوکن سپورٹ جماعتیں جو حمایت اتحاد کے حد تک ہی مضبوط رہی ہیں۔ مگر جہاں تک حکومت بنانے کی بات ہوئی وہاں نون لیگ اور پیپلز پارٹی ہی سیاسی کھیل کے فاتح رہے لیکن اب جاکر پتا چلا اس ڈیل میں بھی کسی کا ہاتھ رہا

Read more

سفرنامہ: "پتھر ریت اور پانی”

زندگی ایک سفر ہے۔ پانی کی طرح ہے۔ سائے کی طرح ہے۔ آبی بخارات کی طرح ہے۔ پھول کی طرح ہے۔ انسان جو عورت سے پیدا ہوتا ہے تھوڑے دنوں کا ہے۔ دکھ سے بھرا ہے۔ وہ پھول کی طرح نکلتا اور کملا جاتا ہے۔ زندگی کے مختصر عرصے میں انسان بہت کچھ کرنا چاہتا ہے۔ اکثر دنیا کی تعمیر و ترقی دیکھ کر اس کا جی بھی للچاتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ میں بھی دوسروں کی طرح بڑھو

Read more

پاکستان کے اصل حکمران

کل بروز جمعرات کو جب پاکستان تحریک اتحاد کے لانگ مارچ پے فائرنگ ہوئی اس کے بعد ہی پاکستان میں مختلف جگہوں پے مظاہرین باہر نکل آئے اور ملک کے مختلف جگہوں پے انھوں نے احتجاج کیا اور ملک کا نظام وقتی طور پے درہم برہم کر دیا۔ فائرنگ کرنے والے شخص نے پولیس کے سامنے یہ موقف رکھا کہ عمران خان ملک میں چونکہ انتشار پھیلا رہا تھا جس پے بقول فائرنگ کرنے والے شخص کو برا لگتا تھا اور

Read more

محبت یا عادت

ہمارا خمیر محبت سے گوندھا گیا ہے اسی لیے محبت ہماری ذات کی تکملیت کے لیے ناگزیر ہے مگر ساتھ ہی یہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ ہماری ذات کے گرد رقص کرتی ہر محبت محبت ہی ہوتی ہے یا محض ہماری وقتی عادت۔ یہ حقیقت ہے کہ کچھ محبتیں، محبتیں نہیں ہوتیں بلکہ وہ ہماری عادتیں ہوتی ہیں اور کسی نشئی کی طرح ہم ان کے عادی ہوتے چلے جاتے ہیں۔ نشہ ٹوٹا، ساتھ چھوٹا، عادتیں بھی ختم۔ اور

Read more

خدارا بچا لو پاکستان کو

26 اکتوبر کو فیصل واڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جو لانگ مارچ کرنے جا رہے ہیں اس میں مجھے لاشیں نظر آ رہی ہیں۔ یوں تو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، سینئر صحافی ارشد شریف کو اپنا دوست کہتے تھے۔ ان کے جنازے تک میں شرکت نہیں کی، چیئرمین تحریک انصاف نے عین اسی دن لانگ مارچ کا آغاز کیا، جس دن ارشد شریف کو سپرد خاک کیا گیا تھا جبکہ عمران خان کے کہنے

Read more

قدرت کی ایک بیش بہا نعمت زعفران

قدرت نے بنی نوع انسان کے لئے کیا کیا نعمتیں کن کن شکلوں میں اتاری ہیں ذرا سا غور کیجئے تو لا متناہی نعمتوں کی قطار نظر آئے گی۔ ان بیش بہا نعمتوں میں زعفران بھی شامل ہے۔ زعفران کا بیج ایک پیاز کی گٹھی کے برابر ہوتا ہے۔ یاد رکھیے زعفران کے بیج دانے دار یا کسی اور شکل میں نہیں ہوتے۔ جب درجہ حرارت 15۔ 20 سنٹی گریڈ سے کم آتا ہے تو پھول آنا شروع ہو جاتے

Read more

مولانا عباس انصاری جو رکے تو کوہ گراں تھے ہم، جو چلے تو جاں سے گزر گئے

مشہور و مقبول کشمیری رہنما اور اتحاد بین المسلمین کے داعی مولوی محمد عباس انصاری مرحوم نجف اشرف عراق کے فارغ التحصیل تھے۔ 1961 میں وہ عراق سے وطن واپس لوٹے اور انہوں نے سال1962 میں اپنی دینی و قومی سرگرمیوں کو ادا کرنے کے لئے جموں وکشمیر اتحاد بین المسلمین کی بنیاد ڈالی۔ مرحوم مولانا محمد عباس انصاری متحدہ مسلم محاذ کے کنوینر بھی رہے ہیں اور وہ محاذ رائے شماری کے آخری زندہ لیڈر تھے۔ آپ جہاں حریت

Read more

کسان پیکج کا اعلان

حکومت کی جانب سے ملک بھر کے کسانوں کے لیے 1800 ارب روپے پر مشتمل پیکج کے اعلان سے کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ حکومت نے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب ایک جانب ملک کی معاشی حالت انتہائی خراب ہے اور دوسری جانب سیاسی لحاظ سے بھی ملک میں افراتفری اور بے اعتمادی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں وزیر خزانہ، وزیر داخلہ اور وزیر

Read more

دہشتگردی کے خلاف جنگ کا فاتح پاکستان

11 ستمبر 2001 میں امریکہ کے جڑواں ٹاورز پر دہشت گردی کے مقابلے میں اگر پاکستان، امریکہ کے ساتھ تعاون نہ کرتا تو اس کے لئے یہ معرکہ سر کرنا مشکل تھا، الزام عائد کیا جاتا ہے کہ پاکستانی صدر امریکی وزیر خارجہ کی ایک فون کال پر ڈر گئے اور سب کچھ امریکہ کے حوالے کر دیا، یہ بات حقائق کے برخلاف ہے، اس سلسلے میں پاکستان کے حکمرانوں نے اپنے دوست ممالک سے مشاورت کے ساتھ سیاسی جماعتوں

Read more