"اسد محمد خان اور ”رگھوبا اور تاریخ فرشتہ

اسد محمد خان اپنے افسانے ”رگھوبا اور تاریخ فرشتہ“ میں حقیقت نگاری کو اختیار کر کے اس حقیقت کو ظاہر کرتے ہیں کہ انسانی تقدیر الجھے ہوئے بالوں کی مانند ہے اور چاہے ہم ان الجھے ہوئے بالوں کو اپنی پوری قوت سے کنگھی کرنے کی کوشش کریں تو بھی ہم بالوں کی الجھی ہوئی اذیت کی گرہ کو نہیں کھول سکتے۔ لیکن جب ہم ضعیف ہو جاتے ہیں تو ہمیں معلوم ہو جاتا ہے کہ ایسی تکلیف کی گرہ

Read more

کینسر ویکسین کا انقلاب اور دعوت اسلامی کا کرپشن انقلاب

آج کل روس سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے، شنید ہے کہ انہوں نے کینسر ویکسین تیار کرنے کا اعلان کیا ہے، جسے 2025 کے اوائل میں مریضوں کو مفت فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ ویکسین مختلف تحقیقی اداروں کے تعاون سے تیار کی گئی ہے، پری کلینیکل ٹرائلز میں یہ ظاہر ہوا ہے کہ ویکسین ٹیومر کی نشوونما کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے، تاہم اس کی افادیت پر کچھ شکوک و شبہات بھی پائے جاتے ہیں۔

Read more

کاش کہ آصف نے ہیلمٹ پہنا ہوتا

میری داڑھ میں شدید درد تھا درد سے جان نکلی جا رہی تھی۔ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کیا کروں۔ حالاں کہ گھر کے قریب ہی ایک ڈینٹسٹ کی دکان موجود تھی لیکن وہاں کیوں کر جاتی جیب میں تو پھوٹی کوڑی بھی نہ تھی۔ شام کو گھر والا جو کچھ بھی کما کر لاتا اس سے دال روٹی چل جاتی۔ مہنگائی آسمانوں پر ہے اور کاروباری سرگرمیاں کہیں پاتال میں گم ہیں۔ پیسے آئیں تو کہاں سے آئیں۔

Read more

کیا بدقسمتی سے گریٹر اسرائیل امن کا اکلوتا حل بچا ہے؟

ایک وقت تھا سلطنت روم کی فوجیں فرانس سے آگے بڑھتے ہوئے برطانیہ میں گھس چکی تھیں۔ ان کے بچے افریقی ملک تیونس کی انجیر، الجیریا کی کھجور اور مصر کا گیہوں کھاتے تھے۔ مراکش تک ان کی حکومت تھی۔ ایشیا کا ساعد سیمیں شام جو دولت کی کان اور تمدن کا گہوارہ تھا، اس پر بھی رومی پھریرے لہراتے تھے۔ ایشیائے کوچک جو میوے کا گھر تھا اس کا مالیہ بھی وہی وصول کرتے تھے۔ عراق سے لے کر

Read more

جدید پاکستان کی تعمیر اور سمندر پار پاکستانی طبقہ

بہتر مستقبل، تجارت، روزگار اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے انسانی ہجرت کا عمل صدیوں یا زمانہ قبل از تاریخ سے جاری ہے۔ آج کی تمام تر علمی و فکری، معاشی و سماجی، سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی یا ارتقاء کا عمیق تجزیہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ ہر قسم کی دنیاوی ترقی کے پس منظر میں کہیں نہ کہیں ”انسانی ہجرت“ کارفرما نظر آتی ہے۔ تہذیبوں کے ارتقاء میں ہجرت نے پولی نیشن کا کردار ادا کیا

Read more

مشرق وسطی اور کردوں کا مستقبل

کردستان کے دور دراز پہاڑوں میں، ایک کرد کسان نے عکاسی کی، ”ہمارا وطن پہاڑ ہے۔“ یہ پائیدار جذبہ کرد عوام کی لچک اور المیے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے، ایک ایسی قوم جس کی کوئی ریاست نہیں، دنیا کے چند انتہائی غیر مستحکم خطوں میں بکھری ہوئی ہے۔ آج جب ترکی کے فضائی حملے شمالی شام اور عراق میں کردوں کے مضبوط ٹھکانوں پر کر رہے ہیں، کرد خود کو ایک بار پھر بڑی جغرافیائی سیاسی قوتوں

Read more

صورتِ حال: پاکستان کی قدیم ترین یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر

ابھی چار دِن ہی گزرے ہیں جب 16 دسمبر 1971 کے سانحے کی یادیں سینے کو چھلنی کر گئیں۔ سانحہ بھی تو قیامت خیز تھا۔ پوری اسلامی تاریخ میں یہ سانحہ کسی بھی اعتبار سے ’سانحۂ بغداد اَور سانحۂ غرناطہ سے کم نہیں تھا۔ نئی نسل اِسے تقریباً بھول چکی ہے اور جن کے کرتوتوں سے یہ حشر برپا ہوا تھا، وہ دَادِ عیش دے رہے ہیں اور اِقتدار کا کھیل کھیلنے میں بدمست ہیں۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا

Read more

پاکستان کا میزائل پروگرام اور امریکی اہلکار کی ’لطیفہ گوئی‘

کسی امریکی اہلکار کے اس دعوے کو ایک لطیفے سے زیادہ اہمیت نہیں دی جا سکتی کہ پاکستان بلیسٹک میزائل کی ایسی قسم تیار کرنے کے قابل ہو گیا ہے جو امریکہ تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس سے جغرافیائی سلامتی کے بارے میں امریکی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ لطیفہ نما تبصرہ کسی اور نے نہیں بلکہ صدر جو بائیڈن کے قومی سلامتی کے نائب مشیر جان فائنر نے کیا ہے۔ یہ بیان دو روز قبل

Read more

حمید خالو کے کچالو

ہر خاندان میں عموماً ایک جھکّی ہوتا ضرور ہے اور خدا کی قدرت دیکھیے زیادہ تر وہ بھی مرد۔ مردانگی کے زعم میں اِن کی جھک وقت کے گزرنے کے ساتھ بڑھتی جاتی ہے اور پھر یہ جھک اپنی معراج پر پہنچ کر اچھی خاصی سنک میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ خاندان بھر میں اِن کی جھک کے قصے اِن کی زندگی میں ہی مزے لے کر سُنائے جاتے ہیں اور اگر اِن جھکی حضرت کی اولادیں اور اولادوں کی

Read more

چند دن تاریخی روایات کی سرزمین ملتان میں ( 2 )

یکم نومبر کو جمعہ کا دن تھا۔ شادی والا گھر تھا، سہ پہر کو بارات کی آمد تھی۔ ناشتے کے بعد گھر میں سب اپنی اپنی تیاریوں میں مصروف ہو گئے۔ میں حضرت شیخ بہاؤالدین زکریا ؒ اور حضرت شاہ رکن عالم ؒکے مزار پر حاضری دینا چاہتا تھا۔ اپنے دوستوں میں سے کسی کو بھی مزارات پر جانے کا نہیں بتایا تھا۔ بارات کے آنے میں بہت سا وقت باقی تھا جس کا میں فائدہ اٹھانا چاہ رہا تھا۔

Read more

نظم مرشد کے خالق افکار علوی کا بیان حلفی یا معافی نامہ؟

جمہوریت عوام کی حکومت، عوام کے ذریعے، اور عوام کے لیے ہوتی ہے۔ جمہوریت کی یہ تعریف امریکی صدر ابراہم لنکن نے 1863 ء کو اپنی تاریخی گیٹس برگ تقریر میں دی تھی۔ یورپ اور امریکہ میں اسی معنی و مفہوم کے ساتھ آج جمہوریت وہاں کا کامیاب ترین سیاسی نظام ہے۔ مگر بدقسمتی سے پاکستان ایسے ممالک جہاں صدیوں سے بادشاہت اور جاگیرداری کا نظام رائج رہا ہے۔ یہاں پر کبھی جہموریت پنپ نہیں سکی۔ مملکت خداداد میں آمروں

Read more

کیا آپ سزائے موت کے حق میں ہیں؟

کیا آپ سزائے موت کے حق میں ہیں؟ اور اگر حق میں ہیں تو کیا اس کی بنیاد آپ کے مذہبی اعتقادات ہیں سیاسی نظریات ہیں یا سماجی روایات؟ سزائے موت کی روایت صدیوں سے چلی آ رہی ہے۔ انسانی تاریخ میں مختلف ممالک اور معاشروں میں قانونی مجرموں یا مذہبی گنہگاروں کو موت کی سزا دینے کے مختلف طریقے تھے کہیں انہیں سنگسار کیا جاتا تھا کہیں انہیں سولی پر چڑھا دیا جاتا تھا کہیں ان کا سر قلم

Read more

کوٹہ: ایک انوکھی وجہ شہرت کا حامل قدیم اور جدید شہر

پرانے وقتوں میں کوٹہ شہر کو کوٹاہ بھی کہا جاتا تھا۔ یہ راجستھان کے جنوب مشرق میں واقع ایک قدیم شہر ہے۔ دریائے چنبل کے کنارے جے پور سے اڑھائی سو کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب میں واقع ہے۔ اس کی آبادی بارہ لاکھ سے زائد ہے۔ جے پور اور جودھ پور کے بعد یہ راجستھان کا تیسرا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے کوٹہ کی وجہ شہرت اس شہر میں موجود اہم کوچنگ سنٹر ہے جہاں بھارت کی

Read more

چلو اچھا ہوا تم بھول گئے

چلو اچھا ہوا تم بھول گئے۔ ایک بھول ہی تھا میرا پیار۔ ویسے تو یہ ایک گانے کے بول ہیں مگر اس کے پہلے بھول پاکستان کی تاریخ میں نہایت ہی اہم سمجھے جاتے ہیں۔ یہ جملہ صرف ایک طنز نہیں، بلکہ ہماری اجتماعی بے حسی، لاعلمی، اور تاریخ سے سبق نہ سیکھنے کا عکاس ہے۔ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے ماضی کی غلطیوں کو یاد رکھنے اور ان سے سیکھنے کے بجائے انہیں بھلا دینے میں

Read more

زمین کے مالک، کائنات کے غلام

ہم انسان اپنی زمین پر کس قدر اہم اور طاقتور بنے پھرتے ہیں۔ خود کو تہذیب کا عروج سمجھتے ہیں، اپنی تاریخ کو عظمت کی کہانی قرار دیتے ہیں، اور اپنی دنیا کو اس قابل سمجھتے ہیں کہ باقی کائنات کو اس پر رشک کرنا چاہیے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ اس زمین کی حیثیت کائنات میں اتنی سی ہے جیسے ایک ذرے کی کسی وسیع صحرا میں۔ افسوس، ہم اپنی یہ حقیقت تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔ ہم

Read more

سی ایم نعیم: اک ستارے میں ہے مکاں میرا

شہر میں اس دانش ور، نقاد، محقق اور مترجم کی موجودگی کی اطلاع ملی تو ملنے کی سبیل ڈھونڈنے لگے۔ تگ ودو کے بعد رابطہ ہوگیا۔ ان سے ملاقات، جس بھی جگہ پر ہوئی، بجلی کو غیر حاضر پایا۔ دیال سنگھ لائبریری میں ان سے ملنے پہنچے تو وہ اندھیرے میں داخلی دروازے سے آنے والی روشنی کی مدد سے لائبریری کارڈ کیٹلاگ دیکھتے پائے گئے۔ پنجاب پبلک لائبریری میں بھی دو ڈھائی دن وہ لوڈ شیڈنگ کے باوجود تندہی

Read more

مشرقی پاکستان اور منی سکرٹس کے اشتہارات – مکمل کالم

4 مئی 1974 کو پاکستان کے آئین میں پہلی ترمیم کی گئی، اِس ترمیم کا مقصد پاکستان کی جغرافیائی حدود کا اَز سَرِ نو تعین کرنا تھا، اصل آئین میں چونکہ مشرقی پاکستان کو ’متحدہ پاکستان‘ کا حصہ لکھا ہوا تھا اِس لیے ضروری تھا کہ آئین میں ترمیم کر کے مشرقی پاکستان کا نام حذف کیا جاتا تاکہ بنگلہ دیش کو سرکاری طور پر منظور کیا جا سکتا جس کا اعلان فروری 1974 میں لاہور کی اسلامی سربراہی کانفرنس

Read more

نظریہ ارتقا، معاشرتی تبدیلیاں اور مصنوعی ذہانت کی خفیہ سازش

جب ہم تاریخ کے اوراق پلٹتے ہیں تو ہمیں یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ انسان نے صرف دھرتی، دریا، پہاڑ یا ستاروں پر ہی اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش نہیں کی، بلکہ وہ یہ کوشش بھی کرتا رہا کہ ”انسانیت“ کی تعریف، بقاء اور رفتار کو بھی خالص سائنسی اصولوں پر سمجھا جائے۔ اٹھارہویں اور انیسویں صدی کی یورپی تہذیب میں جب طبیعیات، کیمیا، فلکیات اور ریاضی انسانی شعور کے آسمان پر نئے سورج طلوع کر رہے

Read more

پنجاب پولیس، سی پی او ملتان اور ایس ایس پی آپریشنز ملتان

  جب ہم انسانی تاریخ کا مطالعہ کرتے ہیں تو انسان مختلف طرح کے خدو خال کا شکار دکھائی دیتا ہے کبھی غار میں، کبھی جنگل میں، کبھی صحرا میں اور کبھی کھلی فضا میں جب انسان غار میں رہتا تھا تو اسے کیڑے مکوڑوں سے تحفظ چاہیے تھا جب انسانوں نے جنگلوں کا رخ کیا تو اسے جانوروں سے بچنا ضروری ہو گیا پھر شاید انسان نے سوچا ہو گا کہ ہم سب انسانوں کے ایک جیسے مسائل ہیں

Read more

مدارس ترمیمی بل اور سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 کیا ہے؟ خدشات اور تصفیہ طلب امور ( حصہ اول)

مدارس اسلامیہ مسلم معاشرے میں دینی و تعلیمی رہنمائی کے مراکز ہیں۔ یہ ادارے قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے، اسلامی علوم کی حفاظت، اور علماء کی تیاری میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ مدارس نہ صرف دینی تعلیم فراہم کرتے ہیں بلکہ اخلاقی تربیت اور روحانی اصلاح کا بھی مرکز ہیں۔ ان اداروں نے اسلامی تاریخ میں ہمیشہ معاشرتی اصلاح، علمی ترقی، اور ثقافتی بقا میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جدید چیلنجز کے باوجود، مدارس اپنی

Read more

چگی داڑھی بکری اور جمہوری غزال

یہ بات ہمیشہ حیران کرتی تھی کہ گھر میں دادا اور ان کی سب اولاد قد کاٹھ ، خدوخال اور رنگ روپ میں ہیٹے تھے لیکن دادی کا قد چھ فٹ سے نکلتا ہوا تھا اور رنگ میدہ شہابی تھا۔ ایک کم عمر بچہ کیسے جانتا کہ دادی ایک یتیم کشمیرن بچی تھی جو حالات کی نامعلوم موجوں پر بہتی مشرقی پنجاب میں لدھیانہ تک آئی تھیں۔ گرمیوں کی شاموں میں چھت پر پانی کا چھڑکاﺅ ہو جاتا تھا۔ دادی

Read more

مشرقی پاکستان اور منی سکرٹس کے اشتہارات (مکمل کالم)

4 مئی 1974 کو پاکستان کے آئین میں پہلی ترمیم کی گئی، اِس ترمیم کا مقصد پاکستان کی جغرافیائی حدود کا اَز سرِِ نو تعین کرنا تھا، اصل آئین میں چونکہ مشرقی پاکستان کو ’متحدہ پاکستان‘ کا حصہ لکھا ہوا تھا اِس لیے ضروری تھا کہ آئین میں ترمیم کر کے مشرقی پاکستان کا نام حذف کیا جاتا تاکہ بنگلہ دیش کو سرکاری طور پر منظور کیا جا سکتا جس کا اعلان فروری 1974 میں لاہور کی اسلامی سربراہی کانفرنس

Read more

اداس دسمبر اور راشد سیال

12 دسمبر 2024 کو رضی بھائی کے توسط سے یہ اندوہناک خبر ملی کہ ممتاز مصور، خطاط اور کمپیوٹر گرافکس کے ماہر جناب راشد حسین سیال داغ مفارقت دے گئے۔ میں اس وقت برطانیہ میں موجود ہوں۔ کرسمس کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ انگریز یہ مہینہ جوش و خروش سے مناتے ہیں۔ بازار میں نکلیں تو دسمبر کا ہر دن عید کا دن معلوم ہوتا ہے۔ لیکن ہمارے لیے یہ مہینہ اداسی کا مہینہ ہے۔ ملتان کے معروف شاعر جناب

Read more

بلوچ دانش سے ایک بھید بھرا مکالمہ

  زندگی میں بہت کم ایسے لوگ ملتے ہیں جن کی سادگی و منکسرالمزاجی پہلی ملاقات میں ہی دل میں گھر کر جاتی ہے۔ جن کے ساتھ گزرا وقت آپ کی زندگی کا اثاثہ اور جن کی شخصیت، ذہانت خوش طبعی اور خوش مزاجی آپ کو زندگی کو دیکھنے، برتنے اور جینے کا ایک نیا سلیقہ و زاویہ دے جاتی ہے۔ جو مشکل حالات کی سختیوں کو بھی مسکرا کر جھیلتے ہیں اور سماجی شعور کو پروان چڑھانے میں اپنی

Read more

پاکستان کی اسلامی شناخت اور سانحہ مشرقی پاکستان کا ایک تنقیدی جائزہ

پاکستان کی ہیئت مقتدرہ نے کثیر اللسان اور متعدد نسلی گروہوں کی حامل پاکستانی ریاست کو متحد اور یکجا رکھنے کے لئے ہی نہیں، بھارت کی غالب ہندو اکثریت کے مقابلے میں پاکستان کی شناخت کو قوی تر بنانے کے لیے بھی، اسلام کو ہی استعمال کرنے کی پالیسی شروع سے جاری رکھی ہے۔ لیکن اس عمل میں اسلامی بھائی چارے، مساوی حقوق، انصاف کی بلا تفریق فراہمی، ایک دوسرے کے لئے ایثار، اور معاشی و سماجی ترقی کے یکساں

Read more

کمال کو پہنچی ’مصنوعی ذہانت‘

عمر کے آخری حصے میں پہنچ کر آپ یقینا نئی چیزیں سیکھنے کے قابل نہیں رہتے۔ ”آتش“ نوجوانی سے ادھیڑ عمری میں داخل ہوتے ہوئے بھی تھوڑی کوشش کے باوجود اردو میں ٹائپ کرنے کے قابل نہ ہوپایا۔ آج بھی ہاتھ سے لکھ کر ٹائپ ہونے بھجواتا ہوں۔ کالم ٹائپ ہوجائے تو واٹس ایپ کے ذریعے اس کی نقل وصول کر کے پروف ریڈنگ کے بعد دفتر بھجوا دیتا ہوں۔ عمر کی وجہ سے نئی چیزیں سیکھنے کے قابل نہ

Read more

سانحہ آرمی پبلک سکول

آج کے اس دردناک کالم کا آغاز ملک کے نامور شاعر جناب جلیل عالی کے اس شعر سے جو خاص 16 دسمبر کی مناسبت سے انہوں نے تحریر کیا۔ اس دن ایسی سرخی تھی اخباروں پر گونگے ہو گئے شہر کے سارے ہاکر بھی 16 دسمبر کو نہ جانے کن کن حوالوں سے یاد کیا جائے سقوط مشرقی پاکستان یا سانحہ اے پی ایس سے۔ 1971 میں میرا ملک دولخت ہوا تو ہم نے اس سانحے سے کچھ نہ سیکھا۔

Read more

شام میں نئی صبح یا گہری شام

جیو پولیٹکس کی بساط پر نئی چالیں چلنے کی رفتار تیزی پکڑتی جا رہی ہے۔ یوکرائن و روس کی ہنگامہ آرائی اور ٹرمپ کے انتخابات جیتنے کے بعد فال آف سیریا یعنی شام میں بشار الاسد کی پارٹی کا اکسٹھ سالہ اقتدار محض چند دنوں میں بغیر کسی مزاحمت کے ختم ہو جانا اور شام میں نئے حالات کا پیدا ہونا انتقال اقتدار کا عمل تو ہے مگر کیا یہ تمام عمل اتنا ہی سادہ اور شام کے لوگوں کے

Read more

ذکر فلسفے سے بیوفائی کا

فلاسفی کو تمام علوم کی ماں کا درجہ حاصل ہے۔ مذہب، سائنس، ریاضیات، فلکیات، تاریخ نویسی چاہے ادب و فن ہو، ان تمام علوم نے فلسفے کے شکم سے ہی جنم لیا ہے فلسفہ کا علم ایک ایسی کشادہ شاہراہ ہے جس کہ ذریعے انسان ذہانت، دانشمندی اور آگاہی کہ دیس میں داخل ہوتا ہے۔ دراصل سچ اور حقیقت کی جستجو اور تلاش ہی انسان کو فلسفے کی جانب راغب کرتی ہے۔ انسان نے جب کبھی بھی فلسفے کی عینک

Read more

بے حکمتی کے گرداب میں مذاکراتی تنکے کی تلاش!

عمران خان کی اٹھائیس سالہ سیاسی زندگی، مذاکرات، مفاہمت اور مصلحت جیسے ”غیر انقلابی“ عوامل سے کُلّی طور پر عاری رہی ہے۔ اپوزیشن میں ہوں یا حکومت میں، وہ اپنے سیاسی حریفوں سے ہاتھ ملانا، بات کرنا بلکہ اُن کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنا بھی اپنی سیاسی غیرت و حمّیت کے منافی خیال کرتے ہیں۔ آج پی۔ ٹی۔ آئی جس گرداب میں غوطے کھاتے ہوئے کسی ”مذاکراتی تنکے“ کا سہارا ڈھونڈ رہی ہے، اُس تک لانے میں بنیادی کردار

Read more

سولہ دسمبر کا سیاہ ترین دن

16 دسمبر 1971 تاریخ پاکستان کا سیاہ ترین دن، جب 53 برس قبل دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت اپنوں کی ہٹ دھرمی اور غیروں کی سازش کے باعث دو لخت ہو گئی تھی۔ سقوط غرناتا اور سقوط بغداد کے بعد امت مسلمہ کا ایک اور بڑا حادثہ فاجعہ سقوط ڈھاکہ تھا۔ دسمبر 1971 ء کا عہد، عہد بچپن تھا۔ مسجد سے قرآن شریف پڑھ کر باہر نکلے تو طیاروں کی گھن گرج سنائی دی۔ اماں سے آ کر

Read more

دو نکاتی سوال نامہ

پاکستان کے گمبھیر مسائل کے بارے میں دو ہی سوال ہیں۔ سوال دونوں آسان ہیں۔ البتہ ان کا جواب دینا اتنا آسان نہیں۔ کیوں کہ جن لوگوں کو ان سوالوں کا جواب دینا ہے، وہ سب کے سب اپنی اپنی اناؤں، ضرورتوں یا مفادات کی قید میں ہیں۔ یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ ان سوالوں کے جواب تو ہزاروں ہیں لیکن کوئی انہیں تلاش کرنے کی جستجو نہیں کرنا چاہتا۔ خواہش یہی ہے کہ جیسے مسائل نے ہمیں گھیرا

Read more

سقوط ڈھاکہ: جب دیس بٹا دو ٹکڑوں میں

” نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں“ 16 دسمبر 1971 ء کو پاکستان دولخت ہُوا جس نے پاکستانیوں کے دل لخت لخت کر دیے۔ مسجدوں کا شہر ڈھاکہ ہمارا نہ رہا۔ نا اہلی، کج روی اور عوام سے نا انصافی برتنے کے باعث سقوطِ ڈھاکہ، کا منظر ساری دُنیا نے دیکھا۔ متحدہ پاکستان کا دولخت ہو جانا، تاریخِ پاکستان کا ایک ایسا خوں چکاں سانحہ ہے، جو ہمیشہ لہو کے آنسو رُلاتا رہے گا۔ اس

Read more

ہم کہ ٹھہرے اجنبی

ہم کہ ٹھہرے اجنبی اتنی مداراتوں کے بعد پھر بنیں گے آشنا کتنی ملاقاتوں کے بعد کب نظر میں آئے گی بے داغ سبزے کی بہار خون کے دھبے دھلیں گے کتنی برساتوں کے بعد تھے بہت بے درد لمحے ختم درد عشق کے تھیں بہت بے مہر صبحیں مہرباں راتوں کے بعد فیض صاحب کی یہ غزل بچپن میں، میں نے نیرہ نور کی خوبصورت آواز میں سنی تھی اپنے بڑے بھائی طاہر سعید کے کمرے میں، ان دنوں

Read more

مفاہمت میں ہے سب کی جیت

انائیں جب حد سے بڑھ جائیں تو پھر امن، سکون اور انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن جاتی ہیں۔ ملکی سیاست میں سوائے اناؤں کی تسکین کے کوئی دوسرا جھگڑا نظر نہیں آتا۔ حزب اختلاف سیاسی عدم استحکام کو دوام بخشنے میں اور حزب اقتدار مخالفین کو تن کر رکھنے میں ہی اپنی بقاء سمجھتے ہیں۔ تحریک انصاف اس وقت دو نظریاتی گروپوں میں تقسیم ہے۔ ایک گروپ عمران خان کو بزور طاقت باہر نکلوانا چاہتا ہے تو دوسرا

Read more

میرا تن من نیلو نیل

مغل پورہ لاہور میں قتل ہونے والی انیقہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ چکی ہے۔ سر سے پاؤں تک جسم مضروب ہے۔ پڑھ کر دل دہل جاتا ہے کہ مرنے سے پہلے ہی انیقہ کا جسم بری طرح ٹوٹ پھوٹ چکا تھا۔ چکوال میں مرنے والی پروین کا جسم ضربات کی شدت سے نیلا اور پانی میں رہنے کی وجہ سے پھول چکا تھا۔ بھائی کے ہاتھوں تکیہ منہ پہ رکھ کر مرنے والی ارم کی زبان پھول کر

Read more

!سستی بجلی بھی مبارک ہو پاکستانیو

جب تاریخ کے دھندلکوں میں جھانکتے ہیں تو ہمیں ایسے نادر نظارے نظر آتے ہیں جہاں بادشاہوں کے دربار میں ہر حکم کی تعمیل کی جاتی، گویا کوئی مذاکرہ، کوئی مکالمہ، یا خدانخواستہ کوئی سوال پوچھنا گناہِ کبیرہ ہو۔ ہم آج بھی ارض پاک پر انہی معتبر روایات کے وارث ہیں، جہاں ”بڑے بھائی“ کی مہربانیوں کی برکت سے ہم سب نہ صرف نفسِ مطمئنہ سے بہرہ مند ہیں بلکہ ”ارزاں برقی رو“ کی اُس کہکشاں میں داخل ہو چکے

Read more

سقوط دمشق، خانہ جنگی اور ممکنہ تقسیم

ملک شام کا قیام جدید شکل میں 28 ستمبر 1941 کو فرانس سے آزادی کے بعد ہوا، لیکن اسے مکمل آزادی 17 اپریل 1946 کو ملی۔ یہ دن شام میں یومِ آزادی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ علوی خاندان، جو حافظ الاسد کے ذریعے اقتدار میں آیا، شام میں 1970 سے اب تک اقتدار میں رہا ہے۔ حافظ الاسد نے 13 نومبر 1970 کو ایک فوجی بغاوت کے ذریعے حکومت حاصل کی اور 2000 تک شام کے صدر رہے۔

Read more

علم بیان و بدیع کی روشنی میں کلام ولی دکنیؔ کا جائزہ

ولی کے نام اور وطن کے بارے میں اختلاف ہے۔ اہل گجرات انھیں گجرات کا باشندہ ثابت کرتے ہیں اور اہل دکن کی تحقیق کے مطابق ان کا وطن اورنگ آباد دکن تھا۔ ولی کے اشعار سے دکنی ہونا ثابت ہے۔ ولی اللہ ولی، سلطان عبد اللہ قطب شاہ، قطب شاہوں کے ساتویں فرماں روا کے عہد میں 1667 ء میں اورنگ آباد میں پیدا ہوئے۔ اس کے بعد حصول علم کے لیے احمد آباد آ گئے۔ جو اس زمانے

Read more

پنجابی کی تاریخ

پنجابی کی تاریخ ایک بھرپور داستان ہے جو زبان، ثقافت اور علاقائی شناخت کو آپس میں جوڑتی ہے، پنجاب کے خطہ میں ہزاروں سالوں میں تیار ہوتی ہے، جو جدید دور کے ہندوستان اور پاکستان کے کچھ حصوں پر محیط ہے۔ یہاں اس کی تاریخی ترقی کا ایک جائزہ ہے۔ وادی سندھ کی تہذیب ( 3300۔ 1300 BCE) : پنجاب کا خطہ اس تہذیب کا بنیادی علاقہ تھا۔ اگرچہ اس تہذیب کا رسم الخط غیر واضح ہے، لیکن خیال کیا

Read more

شام میں تبدیلی اور ایران

پیغمبروں کی سرزمین شام سے اسلامی تاریخ کی عظمت رفتہ وابستہ ہے عرب دنیا میں شام کی تہذیب و ثقافت سب سے پرانی ہے۔ بشار الاسد خاندان اور بعث پارٹی کے تقریباَ 54 سالہ اقتدار کے خاتمے پر شام میں جشن کا سماں ہے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کے لواحقین اور امدادی ٹیمیں آمر بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد دمشق کی بدنام زمانہ صیدیانا جیل میں اپنے پیاروں کو تلاش کر رہے ہیں کیونکہ ہیئت

Read more

گل ورین اشاعت خاص اور مجلاتی صحافت

پشتو افسانہ نویس فہمیدہ کمال کی ادارت اور جوان سال نثر نگار آفتاب گلبن کی سعی تمام سے تسلسل اور جدت و تنوع کے ساتھ شائع ہونے والا پشتو سہ ماہی۔ ’گل ورین‘ ( گل پاش) گزشتہ کئی سالوں سے علم و ادب کی آبیاری کر رہا ہے۔ مردان سے شائع ہونے والے اس ادبی، علمی اور ثقافتی کتابی سلسلے کی خاص بات مختلف موضوعات جیسے کرونائی ادب، خواتین افسانہ نویس نمبر، اور دوسری متفرق اشاعتیں ہیں۔ موضوعات اور ادبی

Read more

سولہ دسمبر کی تلخ یادیں

پاکستان کی تاریخ میں 16 دسمبر کا دن ایک سانحہ کی علامت بن چکا ہے، جو نا صرف ایک قومی المیہ تھا بلکہ اس نے پاکستان کے عوام کے دلوں میں گہرے زخم بھی چھوڑے ہیں۔ 16 دسمبر 2014 کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں ہونے والے حملے نے نہ صرف پاکستانی قوم کو جھنجوڑ کر رکھ دیا، بلکہ دنیا بھر میں دہشت گردی کے خلاف ایک نیا پیغام بھی دیا۔ اس دن دہشت گردوں نے نہتے بچوں اور

Read more

سقوط ڈھاکہ اور تاریخ کا فراموش کردہ سبق

بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کے زوال کے بعد منائی جانے والی سقوط ڈھاکہ کی برسی کے موقع پر پاکستان میں بنگلہ دیش کے ساتھ کنفیڈریشن کی نوید دی جا رہی ہے۔ ملک و قوم کے بہت سے بہی خواہ عوام کو یہ خوش خبری دینا چاہتے ہیں کہ اب ڈھاکہ میں ’پاکستان دوست‘ حکومت قائم ہو چکی ہے جو اس بات کا ادراک رکھتی ہے کہ 1971 میں لیڈروں کی غلطیوں اور دشمن ملک سازشوں کی وجہ سے وہ

Read more

دنیا کی عظیم ہستی کو 88 ویں سالگرہ مبارک

اکتوبر 1960 کے آخری ہفتے میں اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد جب آپ روانگی کے لیے گلگت ائرپورٹ پہنچے تو ایک غیر ملکی صحافی نے سوال کیا کہ ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان آپ واحد عالمی رہنما ہیں جنہوں نے پہلی بار شمالی علاقہ جات کا دورہ کیا ہے۔ آپ نے اپنے ہفتہ بھر کے دورے کے دوران اس علاقے میں کیا دیکھا؟ آپ نے فرمایا کہ ”میں نے ایک خوفناک ڈرانے والی غربت دیکھی،“ صحافی نے پھر

Read more

مقبرہ بی بی مائی صاحبہ

سابقہ ریاست بہاولپور کے تاریخی شہر خان پور میں تاریخی ورثے کے نام پہ ایک خوبصورت مقبرہ واقع ہے جو شہر کے سب سے قدیم قبرستان جٹکی بستی کے جنوبی سِرے پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس مقبرے کو ہم گمنام مقبرہ بھی کہہ سکتے ہیں۔ گمنام اس لیے کہ یہاں کون دفن ہے یہ تو ہم جانتے ہیں لیکن ان کے نام کیا ہیں اس حوالے سے تاریخ بھی خاموش ہے۔ یہ مقبرہ جِسے لوگ مقبرہ بی بی مَائی

Read more

انسانی تاخت و تاراج اور تہذیبی شکست و ریخت کے بیچ جنگیں اور ان سے جڑی نفسیات

جنگیں بذاتہہ اور بنفسہ ہولناک اور تباہ کن ہوتی ہیں۔ جنگیں اگرچہ نظام عالم کو درست کرنے کے لئے لڑی جانی ہونی ہیں، مگر انسانی تاریخ ایسے ہزاروں وحشتناک جنگوں کا حوالہ فراہم کر سکتی ہے جو انا، ضد، ہٹ دھرمی، مذہبی انتہا پسندی، لوٹ مار، نفرت اور ایسے ہی دیگر بنیادوں پر لڑی گئیں اور انسانیت اور آدمیت کو روندا گیا۔ عہد قدیم میں بادشاہوں اور سلاطین کی جنگیں، آپسی رسہ کشی کی جنگیں، مذہبی جنگیں، دور وسط میں

Read more

گلگت بلتستان میں معاشی تبدیلی

ای ٹی آئی جی ان دنوں گلگت بلتستان میں زبان زد خاص و عام ہے ای ٹی آئی جی بی دراصل انگریزی زبان کے پانچ الفاظ کا مجموعہ ہیں جو اِکنامک ٹرانسفارمیشن انیشئٹو گلگت بلتستان کا مخفف ہیں۔ محکمہ ترقیات و منصوبہ بندی ( پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ) گلگت بلتستان کی چھتری تلے ای ٹی آئی حکومت وقت کی جانب سے اقتصادی تبدیلی کا ایک اہم جاری منصوبہ ہے اس پروگرام کو ابتدائی طور پر سات سالوں ( 2015۔ 2022

Read more

راجھستان

راجستھان شمالی بھارت کی ایک اسٹیٹ ہے جس کا رقبہ ساڑھے تین لاکھ مربع کلومیٹر ہے۔ ( پاکستان کے صوبہ پنجاب کا رقبہ دو لاکھ مربع کلومیٹر کے قریب ہے۔ ) یہ اسٹیٹ بھارت کے کل جغرافیائی رقبے کا دس فیصد ہے اور یوں رقبے کے لحاظ سے بھارت کی سب سے بڑی ریاست بھی ہے لیکن آبادی کے اعتبار سے اس کا ساتواں نمبر ہے۔ اس کا ایک بڑا حصہ غیر آباد اور صحرائی علاقوں پر مشتمل ہے۔ اسی

Read more

صورتِ حال: گردشِ ماہ و سال

اِس ہفتے ماہ و سال کی گردش غیرمعمولی طور پر تیز رہی۔ وقفے وقفے سے عجیب و غریب واقعات رونما ہوتے گئے۔ ایک رات اچانک ٹی وی میں شور اُٹھا کہ جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لا نافذ کر دیا ہے۔ صبح اُٹھے، تو معلوم ہوا کہ مارشل لا صرف چھ گھنٹے جاری رہا، کیونکہ پارلیمنٹ نے اُس کی توثیق سے انکار کر دیا تھا اور عوام سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ بعد میں فوج کے سربراہ

Read more

پشتو اکیڈمی کوئٹہ: الیکشن، تجزیہ، اور آنے والے چیلنجز

ایک ایسے موقع پر جب اکیڈمیاں مادری زبانوں اور ثقافتوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، پشتو اکیڈمی کوئٹہ اس دوڑ میں پیچھے ہے۔ پانچ دہائیوں سے زائد عرصے سے وجود میں آنے اور وافر بجٹ کی دستیابی کے باوجود پشتو اکیڈمی قابل ستائش نتائج دینے میں ناکام رہا ہے۔ چند تجربہ کار پشتون ادبی شخصیات کی کئی سالوں سے جاری اجارہ داری جنہوں نے اکیڈمی کے فنڈز کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا پشتو ادب

Read more

انسانی سوچ پر جکڑ اور پہرے

ڈینس ڈیڈرو ( 1713۔ 1784 ) ایک مشہور فرانسیسی فلسفی، مصنف، اور روشن خیالی کے نمایاں مفکرین میں سے ایک تھے۔ وہ Encyclopedie کے بانیوں میں شامل تھے، جو ایک ایسا ادبی اور سائنسی منصوبہ تھا جس نے عقلی سوچ کو فروغ دیا اور مذہبی اجارہ داری کو چیلنج کیا۔ ڈیڈرو نے آزاد خیالی، سائنسی تحقیق، اور انسان کی فکری آزادی پر زور دیا۔ ان کے خیالات چرچ کے روایتی نظریات کے خلاف تھے، جس کی وجہ سے انہیں شدید

Read more

عالمی سطح پر غربت کے خاتمے میں چین کی کوششیں

  دنیا سے غربت کا خاتمہ انسانیت کے لئے ہمیشہ ایک چیلنج رہا ہے۔ دنیا کی کل آبادی کا ایک ارب سے زیادہ حصہ آج بھی انتہائی غربت کا شکار ہے۔ اس انتہائی غربت کے خلاف عالمی جنگ میں، چین نے اپنی کوششوں سے ایک ایسی راہ ہموار کی ہے جو بہتر زندگی کے خواہاں تمام افراد کے لئے ایک امید ہے۔ ایک ارب چالیس کروڑ کی آبادی رکھنے والا دنیا کا سب سے بڑا ترقی پذیر ملک ہوتے ہوئے

Read more

پاکستان میں قومیت کا مسئلہ

وطنی قومیت اور نسلی قومیت یہ دو الگ الگ شناختیں ہیں اور ان شناختوں کی حقیقت سمجھے بغیر پاکستان میں قومیت کے سوال کو حل نہیں کیا جاسکتا۔ جب عارضی انتظام کے تحت ہندوستان میں مذہب کو قومیت کی بنیاد قرار دیا گیا اور پاکستان کو ایک قوم کا نام دیا گیا تو بہت جلد اس خطے میں نسلی قومیتوں کے سوال پیدا ہو گئے جس نے علاقائی نفرتوں کو جنم دیا۔ سانحہ بنگلادیش میں دوسرے کئی عوامل کے ساتھ

Read more

یوم سقوط ڈھاکہ کا رونا بند کر دیں

  16 دسمبر کی آمد آمد ہے۔ چند ہی دنوں میں ہر اخبار اور ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سقوط ڈھاکہ کی گردان شروع ہو جائے گی۔ ہر شخص جسے تاریخ کی آگہی ہو یا نہ ہو، اس موضوع پر خامہ فرسائی کرنا شروع ہو جائے گا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ سانحہ مشرقی پاکستان ہماری تاریخ کا سیاہ باب ہے۔ اور یہ کہنا بھی غلط نہ ہو گا کہ پاکستان کے تزویراتی اور معاشی زوال کی ابتدا

Read more

گلگت بلتستان کی تاریخ

  گلگت بلتستان پاکستان کا شمالی علاقہ ہے جو اپنی تاریخی، ثقافتی، اور قدرتی خوبصورتی کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ افغانستان، چین اور بھارت کی سرحدوں سے ملحق قدیم زمانے سے مختلف تہذیبوں کے درمیان ایک اہم سنگم رہا ہے۔ اس علاقے پر مختلف سلطنتوں نے حکمرانی کی، اور ہر دور نے اس کی ثقافت اور شناخت پر انمٹ نقوش چھوڑے۔ گلگت بلتستان کی تاریخ وسطی ایشیا، تبت، چین، اور برصغیر کے اثرات کی عکاسی کرتی ہے۔ گلگت بلتستان

Read more

موت، محبت اور مزاحمت کی نظمیں

مجھے لاہور کے دانشور اور سانجھ کے پبلشر امجد سلیم منہاس نے ایک ادبی تحفہ بھیجا ہے جو ساری دنیا کے مختلف ممالک کے بیس شاعروں کی ساٹھ نظموں پر مشتمل ہے۔ ان نظموں کے مجموعے کو پاکستان کی شاعرہ رمشا اشرف نے مرتب کیا ہے۔ انہوں نے امریکہ کے دو ہزار سترہ میں لکھاریوں کے بین الاقوامی پروگرام میں خود بھی شرکت کی تھی اور اس اینتھالوجی میں ان کی اپنی معنی خیز نظمیں بھی شامل ہیں۔ اس مجموعے

Read more

حکمرانی کے راز

عددی اعتبار سے بات کریں تو مولانا فضل الرحمن کی پارلیمانی قوت نہ ہونے کے برابر ہے۔ ان کی اپنی ذات بھی اس تناظر میں فروری 2024 ء میں ہوئے انتخاب کی بدولت کمزور دکھائی دی۔ ڈیرہ اسماعیل خان ان کا آبائی حلقہ ہے۔ 1970 ء کے تاریخی انتخابات کے دوران یہ واحد شہر تھا جہاں سے ذوالفقار علی بھٹو ان کے مرحوم والد مولانا مفتی محمود کے ہاتھوں شکست کھا گئے تھے۔ جنرل ضیاء کے فضائی حادثے میں انتقال

Read more

چیمپئنز ٹرافی 2024 : کھیل یا سیاست؟

چیمپئنز ٹرافی 2024 کا انعقاد کرکٹ کے عالمی منظرنامے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا تھا۔ یہ ایک ایسا ایونٹ تھا جس میں پاکستان اور بھارت جیسے دو روایتی حریفوں کا سامنا ممکن تھا، اور کرکٹ کے شائقین کی بڑی تعداد اس ایونٹ کا بے صبری سے انتظار کر رہی تھی۔ لیکن بھارت نے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں کھیلنے سے انکار کر دیا، جس سے نہ صرف دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ میں مایوسی پھیلی بلکہ عالمی کرکٹ

Read more

سلمان رشید، کچھ باتیں کچھ یادیں

جمعہ، 11 اکتوبر 2024 شام پاچ بجے لاہور گزشتہ سفرِ لاہور اس وقت خاص بن گیا جب میرے پسندیدہ ترین تحقیقی مصنف سلمان رشید صاحب سے ملاقات کا موقع ملا۔ سلمان رشید اس وقت پاکستان کے سب سے بڑے تحقیقی سفرنامہ نگار ہیں جن کے قدموں کے نشانوں سے وطن عزیز کا شاید ہی کوئی گوشہ محفوظ ہو گا۔ آپ دس سے زائد انگریزی کتب کے مصنفین ہیں جن میں آپ کے کئی بہترین اخباری مضامین شامل ہیں۔ یہ کتابیں

Read more

جلتے ہوئے جنگل میں فاختہ کا گھونسلا

8 دسمبر کو خبر آئی کہ شام کا صدر بشار الاسدرات کی تاریکی میں فرار ہو کر اپنے سرپرست ملک روس پہنچ گیا۔ تو کیا شام میں وہ جنگ بالآخر ختم ہو گئی جو 2011 ءمیں شروع ہوئی تھی۔ اس کا جواب نہیں میں ہے۔ اسد گھرانے کی شام میں 1971 ءسے قائم آمریت اپنے پیچھے پیچیدہ لڑائیوں اور خانہ جنگیوں کا امکان چھوڑ گئی ہے۔ فی الحال تو دنیا بشار الاسد کی قیمتی گاڑیوں کے ذخیرے اور خوفناک عقوبت

Read more

کیا جنرل فیض حمید تنہا نظام کی خرابی کے ذمہ دار ہیں؟

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی اطلاع کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔ انہیں 12 اگست کو سپریم کورٹ کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ البتہ فیض حمید پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد یہ سوال زیادہ اہمیت اختیار کر جائے گا کہ کیا ملکی نظام میں موجود خرابیوں کی

Read more

لندن کا نیچرل ہسٹری میوزیم

نیچرل ہسٹری میوزیم لندن کے مہنگے ترین علاقہ جنوبی کیسنگٹن میں واقع ہے۔ اس کی موجودہ عمارت 1881 ء میں بنائی گئی تھی۔ اس سے پہلے اس کو برٹش میوزیم (نیچرل ہسٹری) کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ اس میں 80 ملین جانوروں اور پودوں کے نمونے (Specimens) رکھے گئے ہیں۔ اس میں Hans Sloane کے ستر ہزار وہ نمونے بھی شامل ہیں جو اس نے اپنے زندگی میں اکٹھے کیے تھے اور پھر اپنی زندگی میں حکومت برطانیہ کو

Read more

اسد خاندان کی طویل حکمرانی کا خاتمہ

جس سفاکیت کے ساتھ حافظ الاسد اور اس کے خاندان نے شام پر 1970ء سے اپنی بادشاہی مسلط رکھی تھی اس کا دفاع کسی بھی صاحبِ دل کے لئے ممکن نہیں۔ مذکورہ خاندان کے خلاف 1980ء کی دہائی سے مزاحمت کی کئی۔ تحاریک چلیں۔ ان سب کو نہایت بربریت سے کچل دیا گیا۔ فضائی بمباری سے کئی تاریخی مقامات کے نشان تک مٹادیے گئے۔ مزاحمت کے مرکز ہوئے قصبات وہاں کے باسیوں سمیت نیست و نابود ہو گئے۔ بذاتِ خود

Read more

”کیا یہ واقعی سیاسی جماعت ہے؟“

24 نومبر کی ”فائنل کال“ پی۔ ٹی۔ آئی کی نگاہ میں اس لئے ناکام و نامراد نہیں ٹھہری کہ وہ ڈی۔ چوک پہنچ کر اپنے عزائم کے خاکے میں رنگ نہیں بھر سکی۔ اُس کے نزدیک شکستِ آرزو کا نوحہ یہ ہے کہ حسبِ توقع لاشیں نہیں گریں، حسبِ تشنگی خون نہیں بہا اور حسبِ تسکین غارت گری نہیں ہوئی۔ پارٹی کے اندر ایک دوسرے کا گریبان پھاڑنے اور منہ نوچنے کا تماشا ”لاشوں“ کی تعداد پر لگا ہے۔ ”حسب

Read more

شام کی آزادی: اس انقلاب کی شاید خبر نہ تھی ان کو

جگر کے خون سے ہم نے ہی اس کو سینچا تھا چمن میں ہو گئے بے اختیار ہم ہی کیوں اہلِ شام کی 80 فیصد آبادی 10 فیصد کے حامل اسد خاندان کی حکمرانی میں دہائیوں سے ظلم و ستم، جنگ و جدل اور آزمائشوں کے کٹھن مراحل سے گزرتی رہی۔ بے اختیاری کے عالم میں خاندان اجڑے، مال و متاع لٹا، اور بستیاں مٹی میں ملا دی گئیں، لیکن انہوں نے ان حالات میں بھی صبر و استقامت کی

Read more

باغی بلوچ، بد امن بلوچستان

سنو اے راہِ راست کے بے زبان دانشورو! اے جگر سوز لمحات کے نایاب مسافرو! میں حق و باطل کا فرق بھول گیا، میں تلوار تو لے آیا کفن بھول گیا۔ سنو آج زمین لرز نہ جائے تو بھی حیرت ہے یہ روتے بلکتے مسافروں کی آخری صدائیں ہیں، انہیں سمیٹ لو یہ وہ موتی ہیں جو کل تمھارے دامن سے بھی چمٹ سکتے ہیں۔ اے راہ راست کے دانشورو! آج پھر میں مجبور ہوا۔ میرے ضمیر نے مجھے زنجیر

Read more

تعصب کی نفسیات اور سماجی اثرات

تعصب سماجی نفسیات میں زیر بحث آنے والا اہم موضوع ہے۔ جس کو سمجھنے کے لئے کئی پہلو ہیں۔ تعصب یا Prejudice انسانی سماج میں بقا کے لئے استعمال ہونے والا ایسا منفی نفسیاتی احساس ہے جو کسی سماج یا سماج کی کسی اکائی میں فرد اپنی کم مائیگی پر قابو پانے کے لئے ایسے خیالات اور احساسات کو اپنے اندر اجاگر کرتا ہے یا سمو لیتا ہے جس سے اس کو احساس تفاخر ملتا ہے جو نتیجتاً اس کے دماغ

Read more

ہماری جامعات کے در پر زوال کی دستک

جب اندلس کے علمی کتب خانوں کے اوراق دھوئیں کے مرغولے بن کر ہوا میں تحلیل ہو رہے تھے، اُس وقت بھی کئی احاطوں میں نام نہاد عالم و فاضل حضرات اپنی علمی فتوحات کے بارے میں بڑے طمطراق سے گفتگو کر رہے تھے۔ جب بغداد کی دانش گاہوں کو تاتاری یورشوں نے جلا کر راکھ کر دیا، وہاں بھی کچھ درباری علما روایتی مباحث میں مگن رہے، گویا علمی عظمت کا طلسم اب بھی برقرار ہے۔ یہ تاریخ کے

Read more

گرداب میں پھنسی ملکی سیاست

میثاق جمہوریت ملکی سیاست کی بلوغت کا آغاز تھا جس نے مقتدرہ کو سیاسی معاملات سے مکمل نہیں تو بہت دور ضرور کر دیا تھا۔ 2008 اور 2013 کے الیکشن بہرصورت مناسب الیکشن تھے۔ اس وقت ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا بھرپور احترام کیا اور طے شدہ دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے سیاست کی۔ مقتدرہ نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کی اس چال کو پلٹنے کے لیے عمران خان کا

Read more

اردو میں نثری تراجم کی روایت

دنیا میں مخلتف زبانوں کے ادبی فن پارے دیگر علمی سیاسی، تہذیبی اور مذہبی کتب کا دوسری زبانوں میں تراجم کی روایت بہت پرانی ہے۔ جن کی وجہ سے دنیا کی مختلف زبانوں نے ایک دوسرے سے نظریات حاصل کیے۔ مختلف زبانیں بولنے والوں کی روایات، مفادات اور نفسیات سے آگاہی حاصل ہوئی۔ بلاشبہ ہر زبان میں تراجم کی روایت مختلف ہے۔ اس کا تعلق زبانوں کی عمروں اور ان میں علمی ذخائر سے ہے۔ لفظ ترجمہ کے لیے انگریزی

Read more

سولہ دسمبر 1971۔ سولہ دسمبر 2024: تذلیل، توہین اور گمشدہ شناخت کے 19,359دن

ایک نسلی برادری، جو ”بہاری پاکستانی“ کے نام سے جانی جاتی ہے، بے دردی سے جانچی گئی ہے۔ میں نے اس کمیونٹی کے حوالے سے، اور خاص طور پر غیر بنگالی یا بہاری پاکستانی محصورین کے لیے، اپنی مقدور بھر آواز اٹھانے کی، آگاہی اور ہم دلی بیدار کرنے کی کوشش کی ہے۔ بیشتر میڈیا کے فورمز ایسی تحریر اور رائے کو رد کر دیتے ہیں یا ان کو جگہ دیتے ہیں جن کے عہدے اور مرتبے رعب اور دبدبے

Read more

چتوڑ جسے چٹورگڑھ بھی کہا جاتا ہے

میری معلومات کے مطابق اس علاقے میں چتوڑ نامی ایک قلعہ بھی موجود ہے جو اپنی وسعت کی بنیاد پر ایک خاص اہمیت کا حامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہاں پیار اور محبت کی ایک لوک داستان بھی مشہور ہے۔ حال ہی میں اس موضوع پر پدماوت نامی ایک فلم بھی بنی ہے۔ یہ قلعہ کوٹا سے دو سو کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔ اس علاقے کی تاریخ انتہائی دلچسپ ہے اور اپنے اندر بے پناہ کشش رکھتی ہے۔

Read more

کیا پختون من حیث القوم مجرم ہیں؟

پاکستان کے نام میں لفظ ”ا“ افغانوں کی مملکت پاکستان میں ان کی موجودگی بلکہ ملکیتی حصہ داری کی طرف واضح اشارہ ہی نہیں بلکہ ایک اٹل حقیقت ہے۔ یہی افغان افغانستان میں فارسی بانوں، پشتونوں، ازبک، تاجک اور دیگر کئی قومیتوں کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ کیونکہ آج بھی من حیث القوم وہ خود کو افغان کہتے چلے آ رہے ہیں۔ تاریخی طور پر سابقہ شمال مغربی سرحدی صوبہ آج کا خیبر پختونخوا افغانستان کا حصہ تھا۔ جو

Read more

کشمیر : علاقائی قوم پرستی کا نوآبادیاتی تصور

    کشمیر پر پاکستان اور انڈیا میں جب بھی کوئی گفتگو، مباحثہ، سیمینار یا کانفرنس ہوتی ہے تو وہ پاکستان اور انڈیا کے ریاستی نقطہ نگاہ اور سیاسی مفادات کے تشکیل شدہ بیانیوں کے اندر رہتے ہوئے کی جاتی ہے۔ چونکہ تقسیم کے وقت تقسیم کی کوششیں علاقائی قوم پرستی کے نوآبادیاتی تصور کی بنیاد پر رکھی گئی تھیں لہٰذا انڈیا کی تقسیم میں دیگر بہت سارے مالی، سیاسی اور معاشی عوامل کے ساتھ جداگانہ شناخت کی سیاست کا

Read more

پنجاب کٹہرے میں: کتاب پر تبصرہ

یہ ایک شاندار کتاب ہے جس کا ٹائٹل محاورے کی زبان میں صرف ٹپ آف آئس برگ ہے۔ علم و تاریخ، تجزیہ و زاویہ نظر کا ایک خزانہ ہے۔ آپ کئی دفعہ کتاب رکھ کر سوچنا شروع کر دیں گے اور کئی دفعہ سوچتے سوچتے دوبارہ اٹھائیں گے۔ کئی دفعہ تو آپ کو مصنّف پر شدید غصہ آئے گا لیکن جلد ہی وہ غصہ پاکستان کے تعلیمی اداروں کے سلیبس بنانے والے اور کاسہ لیس تاریخ دانوں کی طرف منتقل

Read more

ڈرنا مبارک ہو پاکستانیو!

پاکستان، جہاں ”میرے عزیز ہم وطنو“ کا دل جمہوری بے چینی اور سیاسی اضطرار کی کیفیت میں کسی بُوٹ کی آہٹ کے مدہم سروں پر دھڑکتا تھا، وہاں آج ہم سب ”بڑے بھائی“ کی شفقت بھری قیادت کے سائے میں امن و آشتی سے جی رہے ہیں۔ اس سکون میں کوئی بے ترتیبی نہیں، کوئی آزادی کا دھوکا نہیں، کوئی اختلاف کا نعرہ نہیں۔ یہ وہ مثالی کیفیت ہے جس کی خواہش تاریخ میں گزرے ہر آمر نے کی مگر

Read more

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات اور ہونہار سکالرشپ پروگرام!

مریم نواز شریف کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ سنبھالے کم و بیش 10 ماہ ہو چلے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے جب مریم نواز کو وزارت اعلیٰ کے منصب کے لئے نامزد کیا تب صحافتی اور سیاسی حلقوں میں یہ خبر خاص طور پر زیر بحث آئی تھی۔ ناقدین نے اس نامزدگی کو خوب ہدف تنقید بنایا۔ سیاسی مخالفین کی تنقید سے قطع نظر، بہت سے سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال تھا کہ پنجاب جیسے اہم اور بڑے صوبے کے

Read more

سیاسی گیس لائٹنگ

حد درجہ دروغ گوئی کے لیے آج کل ایک نئی انگریزی کی اصطلاح استعمال ہو رہی ہے۔ اس اصطلاح کا نام gaslighting ہے۔ ایسے لوگ نفسیاتی طور پر ایک دوسرے کو سازباز سے الجھا کر معاملے کو شدید ابتری کا شکار کر دیتے ہیں۔ دروغ گوئی کرنے والا یعنی معاملے سے ناجائز فائدہ اٹھانے والا جو کہ دشنام طراز ہوتا ہے وہ اپنے ہی ظلم کا شکار ہونے والے کے اندر شکوک و شبہات کے بیج اس طرح بَو دیتا

Read more

انسانی حقوق کا عالمی دن اور عالمی منشور کا تاریخی پس منظر

10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی منشور یعنی یونیورسل ڈیکلریشنUDHR کے منظور کیے جانے کے 76 سال پورے ہو رہے ہیں۔ اس عظیم اعلامیہ کی اہمیت آج بھی نہ صرف برقرار ہے بلکہ اس پر عمل داری کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔ دنیا بھر میں رہنے والے انسانوں کے سماجی، سیاسی، مذہبی، معاشی، ثقافتی اور شہری حقوق پر مشتمل یہ منفرد دستاویز آج بھی اقوام عالم کی توجہ کی منتظر ہے۔ دنیا بھر کے مسلمانوں

Read more

لوگوں کو پڑھنے کی آزادی دو

اچھی بھلی دنیا چل رہی تھی۔ اگر کوئی کتاب لکھ دیتا تھا تو اسے ہاتھ سے نقل کرنے میں اگر سال نہیں تو کئی مہینے ضرور لگتے تھے۔ اگر کوئی کتاب لکھ بھی دے تو اسے کون نقل کرے؟ اور یہ نسخہ کتنے لوگ پڑھ لیں گے؟ کسی کسی امیر یا نواب کو توفیق ہوتی تھی کہ اپنی لائبریری بنائے۔ اور اس سے استفادہ کرنے کے لئے بھی سفارش درکار ہوتی تھی۔ اتنے پر سکون ماحول میں لگ بھگ 1450

Read more

پھر کسی شخص کی یاد آئی ہے

ہمارے مورث اعلیٰ کا تعلق ضلع نگر کی قدیم اور اولین آبادی گاؤں چھپروٹ سے ہے۔ ہمارا قبیلہ اب بھی ”ممورے“ کے نام سے ایک کثیر تعداد میں آباد ہے۔ جب خاندان کے افراد کی تعداد کچھ بڑھ گئی تو میرا دادا عون علی رابٹ بالا تبدیل ہو گئے اور مدتوں یہاں رہنے لگے۔ آس پاس سبھی رشتہ دار تھے۔ گھر کے ساتھ امام باڑہ گاہ تھی۔ قریبی نہر میں صاف شفاف پانی بہتا رہتا تھا۔ میوہ جات کی فراوانی

Read more

ہمارا ماضی کیسے ہمیں اچھا یا برا بناتا ہے

وقت گزرنے پر داستان گوئی اسطورہ کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ جسے کلاسیک اور لیجنڈ بھی کہتے ہیں۔ صدیاں گزرنے پر خرافات ایسے قصوں کا حصہ بن جاتے ہیں۔ جس سے قصہ کی اصلیت متاثر ہو جاتی ہے۔ اسی لئے تو اسے خرافیہ کہتے ہیں۔

بہت سی تاریخی شخصیات ایسی ہیں۔ جنہیں آج ہم حقیقت تصور کرتے ہیں۔ مگر ان میں سے زیادہ تر وجود نہیں رکھتیں۔ اصل میں وقت عوامی سطح پر ان کی تخلیق کرتا ہے اور قدامت ان کو تقدس کا درجہ عطا کرتی ہے۔ ایسے مقدس عناصر کی چار اشکال ہو سکتی ہیں۔

Read more

انڈر اسٹینڈنگ چائنا

انفرادی سطح سے لے کر معاشرتی سطح اور پھر بین الاقوامی سطح پر بھی یہی اصول لاگو ہوتا ہے۔ لیکن دنیا کی تاریخ نے کئی جنگیں اسی لئے دیکھی ہیں کہ کسی ایک ملک کے نظریے، اس کی سوچ اور اس کی کامیابیوں کو کسی دوسرے نے قبول نہیں کیا۔ موجودہ دنیا میں سرمایہ دارانہ نظام کی تقلید کے بعد سوشلزم کا نعرہ بلند ہوا تو اس سوچ کو بھی مذہب اور اقدار سے ٹکراؤ کی صورت میں دنیا کے سامنے پیش کیا گیا اور پھر وہی ہوا جو نہ سننے اور نہ جاننے کی صورت میں ہوتا ہے۔ ٹکراؤ۔

Read more

صورتِ حال: جھوٹ اور گھمنڈ کا پھندا

میری ناسازیِ طبیعت کے باعث دو کالم ناغہ ہو گئے اور اِس دوران میرا پیارا وطن ایک سخت آزمائش سے گزر گیا۔ دراصل اِس وقت ہمارے عوام جھوٹ اور دَغابازی کے اژدہوں سے ڈسے جا رہے ہیں۔ تاریخ میں بار بار اَیسا ہوا ہے کہ جھوٹ کا پھندا کچھ عرصے بعد موت کے پھندے میں تبدیل ہو جاتا ہے اور قوموں کی قومیں تباہی کے دہانے تک پہنچ جاتی ہیں۔ بیسویں صدی کی چوتھی دہائی میں شعلہ بیاں ہٹلر نے

Read more

بوسے عارض گلفام کے

پچھلے برسوں ایک” ایتھے۔ چُمّی۔ اوتھے۔ ٹھا“ قسم کی جسٹس جاوید اقبال کی ایک نیب زدہ ویڈیو ریلیز ہوئی تو ایک شعر ہر قسم کی وردی، بے وردی، انصافی انتظامی بیوروکریسی کے ممبران، یہ کم بخت مردوے سرکاری اہل کار ایسے اللہ لوگ ہیں کہ جیسے سیٹھوں اور سائلین بے بساط سے بے دھڑک رشوت اور بخشش مانگتے ہیں ویسے ہی عفت مآب بی بیوں سے چمیاں بھی مضطر خیر آبادی کی سی معصومیت سے مانگ لیتے ہیں۔ یہ نہیں

Read more

صنم آخر خدا نہیں ہوتا

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈی چوک میں دیے جانے والے دھرنے کو تمام تر ریاستی جبر اور بزور بندوق ناکام بنا دینے کے بعد حکومت وقت اور اس کے تمام تر سہولت کاروں کے موقف میں جہاں مزید سختی آ گئی ہے وہیں ایک منظم میڈیا مہم کے تحت سابق وزیر اعظم عمران خان، ان کی جماعت، قائدین اور کارکنوں کی کردار کشی نہایت زور و شور سے جاری ہے۔ دوسری طرف وزیر اعظم، ان کے وزراء اور

Read more

”یونی کارن“ انقلاب

”یونی کارن“ (پیشانی پر ایک سینگ والا گھوڑا) ایک جادوئی و دیو مالائی کردار ہے جو ہزاروں سالوں سے تقریباً تمام خطوں کی تہذیبوں میں طاقت، خوبصورتی اور مافوق الفطرت قوتوں کے حامل کے طور پر جانا اور بیان کیا جاتا ہے، بہت سی میتھالوجیز میں اس افسانوی کردار کا حصول خوش بختی اور خدا کی طرف سے خاص انعام کی علامت ہے۔ ویسے تو ایسے کردار تقریباً ہر مذہب میں کسی نہ کسی صورت موجود ہیں لیکن عیسائیت میں

Read more

Do or Die

اماں جان کو اردو اور فارسی کے بہت سے اشعار یاد تھے جو ان کی گفتگو میں برمحل در آتے تھے، اسی طرح انہیں انگریزی کی کچھ نظمیں بھی حفظ تھیں، جیسے ورڈزورتھ کی ”وی آر سیون“ اور ”ڈیفوڈلز“، وہ لارڈ ٹینی سن کی نظم کایہ حصہ بھی اکثر سنایا کرتی تھیں: Theirs is not to reason why Theirs is but to do or die یہ ہمارا ”ڈو اور ڈائی“ سے پہلا تعارف تھا۔ اورتا حال آخری دفعہ ہمارا واسطہ

Read more

جنوبی کوریا میں مارشل لاء کا حشر

گزشتہ کئی برسوں سے انٹرنیٹ نے ہمارے ذہنوں میں کشادگی لانے کے بجائے ہمیں کنوئیں کے مینڈکوں میں بدل دیا ہے۔ بین الاقوامی حالات سمجھنے کی ذرہ برابر کوشش نہیں ہوتی وگرنہ دیگر ملکوں کا بغور جائزہ ہمیں اپنے حالات کو بہتر انداز میں جاننے کی سہولت فراہم کرسکتا ہے۔ بہرحال کنوئیں کے مینڈک ہوئے میرے ذہن کو جب منگل کی شب یہ خبر ملی کہ جنوبی کوریا کے صدر نے اپنے ملک میں مارشل لاءکا اعلان کردیا ہے تو

Read more

نیول چیف سے ملاقات

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف خود جواب دے رہے تھے۔ میں نے ان سے سوال کیا کہ امریکہ نے دو ہزار بائیس میں اس خطے کے حوالے سے بلکہ یوں کہوں کہ سمندر کی اسٹریٹجک حوالے سے انڈو پیسیفک پالیسی جاری کی تھی اور اس پالیسی میں واضح طور پر انڈیا کا کردار انڈو پیسیفک حوالے سے جسے چین ایشیا پیسیفک کہتا ہے بہت کلیدی اہمیت کا دیا گیا ہے بلکہ اس کی بحر ہند میں بالا دستی

Read more

مدارس کا خوراک مینیو اور ٹی بی و سنگرہنی

پاکستان میں لاکھوں کی تعداد میں اقامتی مدارس ہیں، ان مدارس میں طلبا کو مدارس زکوٰۃ و عشر کے مال سے کھانا فراہم کرتے ہیں۔ خوراک کی کمی، ناقص خوراک اور ایک ہی قسم کی غذا کے بکثرت استعمال سے مدارس کے طلبا عموماً معدہ، سنگرہنی اور تپ دق وغیرہ امراض میں مبتلا ہوتے ہیں۔ پانچ دہائیاں قبل کی تاریخ کا مطالعہ کریں تو مدارس کے پاس فنڈز کی کمی ہوتی تھی، تقسیم سے پہلے اکثر مدارس کے پاس خوراک

Read more

بنگلہ دیش کا خونی آغاز 1971۔ 1981

  16 دسمبر 1971 کو پاکستانی فوج کے سرنڈر کے بعد مشرقی پاکستان کی تاریخ تو رک گئی لیکن بہت سوں کے لئے بنگلہ دیش کے حالات میں بھی دلچسپی نا رہی، جیسے نئے بنے ملک میں گورننس کا تجربہ اور ان بنگالیوں کے حالات سے واقفیت جو اس وقت پاکستان میں محصور ہو گئے تھے وغیرہ۔ آج کل پاکستان میں 71 کے حالات میں ایک دفعہ پھر دلچسپی یہاں کے موجودہ حالات کے کیے گئے موازنہ کی وجہ سے

Read more

ہزارہ داستان اور ادبی میلہ

خیبر پختونخوا کا ہزارہ تاریخی، سیاسی، علمی، ادبی اور ثقافتی جہتوں سے مالامال ہے۔ دوسری صدی عیسوی کے راجہ رسالو کے داستان اور ذکر، اپریل 326 قبل مسیح میں سکندر یونانی کے ضلع بٹگرام تھاکوٹ کے مغرب میں، حالاً ضلع شانگلہ میں واقع ’پِیر سر‘ یا موجودہ بونیر کے کوہ ایلم کے آخری محاصرہ، جس کو یونانی مورخین بلندی اور الگ تھلگ ہونے کے باعث ’اورنوس‘ یعنی ’ماورا پرواز‘ لکھتے ہیں، سے لے کر مانسہرہ میں اشوکا سے منسوب خروشتی،

Read more

اک گوشہ نشیں لکھاری پہ تحقیق

مجھے ہمیشہ سے نت نئے لکھاریوں کا کھوج لگانے کا شوق رہتا ہے۔ بالخصوص اردو ادب کے ایسے رائٹرز جو نمایاں لکھ رہے ہیں مگر ان پہ لکھا کم جا رہا ہے۔ یا ایسے تخلیق کار جن کے کام کو پڑھتے ہوئے جینوئن اردو ادیبوں کا سا احساس ملتا ہے۔ کچھ ایسا ہی معاملہ صوفیہ کاشف کا ہے۔ جو خاموشی سے اپنے کام میں مگن معلوم ہوتی ہیں۔ وہ مختلف اخبارات و آن لائن پلیٹ فارمز پہ فکشن و نان

Read more

تحریک انصاف پر پابندی

اسلام آباد میں حالیہ احتجاج کے بعد تحریک انصاف پر پابندی کے سوال نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان کے بعد شدت اختیار کر لی اور سیاسی درجہ حرارت بڑھا دیا ہے۔ وزیر اعظم نے سول اور عسکری قیادت سے اپیل کی کہ وہ ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے او بدامنی روکنے کی حکمت عملی بنائیں۔ ایسے احتجاج ملکی امن، سیاسی و معاشی استحکام، اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے خطرہ ہیں۔ مظاہروں کے نتیجے

Read more

اسرائیلی وزیر اعظم اور وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری

  دوسری عالمی جنگ کے سرگرم و متحرک محرکات میں طاقت و اختیار کا کمزور و ناتواں پر بے دریغ استعمال تھا۔ آج کے عالمی حالات کا معروضی و مستند جائزہ لیا جائے تو گزشتہ دو ہفتے عالمی حالات میں اہم واقعات سے بھر پور تھے۔ ان واقعات میں انٹرنیشنل کریمینل کورٹ کا اسرائیلی وزیر اعظم اور وزیر دفاع کو فلسطین و غزہ کے جنگی جرائم کے ذمہ داران ہونے کے باعث گرفتاری وارنٹ جاری کرنا چونکا دینے اور اہمیت

Read more

کشتیوں کا پل اور 25 کروڑ مسافر

یہ 19 ویں صدی کی باتیں ہیں۔ ایسٹ انڈیا کمپنی نے 1843ء میں سندھ اور 1849ء میں پنجاب پر قبضہ کر لیا۔ ابھی یہاں بنیادی بندوبست کے معاملات چل رہے تھے کہ 1857ء کا ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ایک برس بعد 1858ء میں برطانوی حکومت نے ایسٹ انڈیا کمپنی ختم کر کے ہندوستان پر براہ راست حکومت شروع کر دی۔ 1881ء میں پہلی بار ہندوستان میں مردم شماری کی گئی تو پنجاب کی آبادی دو کروڑ جبکہ سندھ کی آبادی

Read more

تصویر کی اپنائیت: بلوچستان کی کچھ یادیں 

اس کو ریٹائر ہوئے پندرہ برس ہو گئے ہیں اور مجھے گیارہ۔ اس کی یادوں میں اجالا مگر زیادہ ہے۔ کوئٹہ میں بطور سیکرٹری زراعت مجھے مئی 2005ء میں تعینات کیا گیا اور اسے فروری 2006ء میں بطور میجر جنرل جی او سی۔ میرا اولین ہدف اصلاح آبپاشی کے قومی ترجیحی پروگرام کی رفتار کو باقی صوبوں کے برابر لانا تھا۔ بلوچستان میں ذرائع آبپاشی میں تنوع بہت تھا: کھالا، تالاب، کاریز، نالی اور کہیں پائپ۔ سبھی جگہوں پر اور

Read more

ایک جلا وطن کے نام خط – در زبانِ کوئٹہ

عثمان قاضی استاد گرامی ہیں۔ یہ تحریر انہوں نے دسمبر 2016ء کے پہلے ہفتے میں عنایت کی۔ درویش نے شوخ چشمی میں دو سطریں ٹانک دیں۔ استاد محترم کی تحریر اور درویش کی کوتاہ قلمی پر ٹھیک آٹھ برس گزر گءے۔ اب بتاءیے کہ آپ کی تاریخ شناسی کیا کہتی ہے؟ ***               *** عثمان قاضی مقبوضہ فرانس کے جنگلوں میں چھپا ایک یہودی ہے جو پولینڈ کے کے اس پرانے شناسا کو خط لکھتا

Read more