اب جسٹن ٹروڈو سے ہی سیکھ لیں!

کینیڈین سیاست میں آئینی بادشاہت موجود ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ اس کے تعلقات برطانوی شاہی خاندان سے ہیں۔ بادشاہ وہاں کی ریاست کا علامتی طور پر سربراہ ہے۔ کینیڈا میں گورنر جنرل بادشاہ کا نمائندہ ہوتا ہے مگر تمام تر اصل اختیارات وزیر اعظم کے پاس ہوتے ہیں۔ وہاں کا وزیرِ اعظم اور کابینہ اہم فیصلے کر کے اپنے ملک کی سمت طے کرتے ہیں۔ کینیڈا جیسے بڑے ملک کی سیاسی روایات میں بہت تنوع ہے جس میں

Read more

اس نے ڈائری کا ورق الٹا اور تاریخ لکھی: 10 دسمبر 1976

”میرا دل اس کی طرف کھنچا چلا جا رہا تھا۔ وہ کتابوں میں کھویا تھا اور میں اس کے کتابی چہرے میں۔ گھبرو جوان پنجابی مرد، دراز قد، مضبوط ہاتھ پاؤں اور بڑی بڑی خمار آلود آنکھیں۔ ماتھے پر گری گھنگریالی کالی زلفوں کی شمیم مچل رہی تھی۔ اس نے ایک تاریخی ناول اٹھایا اور اس کی ورق گردانی کرنے لگا۔ ایسے خوبصورت جوان کو جنگ اور مار دھاڑ سے کیا لینا ہے۔ میں اس کے قریب پہنچ گئی۔ ’کیا

Read more

حاصل بزنجو نے کیا کہا تھا؟

”کس کو مبارکباد دوں اور کس چیز کی مبارکباد دوں آج اس ہاؤس (پارلیمنٹ) کا منہ کالا ہو گیا اس کی میں مبارک بادی کس کو دوں؟“ یہ تاریخی الفاظ آج سے چھے سال قبل میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو (مرحوم) کے اس وقت کے ہیں جب اکثریت میں ہونے کے باوجود راجہ ظفرالحق جھگڑا چیئرمین سینیٹ کے الیکشن حاجی صادق سنجرانی سے ہار گئے تھے۔ میر حاصل خان بزنجو نے اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو

Read more

خواتین کی بہتر زندگی: خواب سے حقیقت تک

پدرسری نظام نے دیگر استحصال، جنگ، آلودگی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، نشے، اور ناکام معاشروں کو جنم دیا۔ وہیں، معاشرے کی نصف آبادی، جو کہ خود معاشرے کا آدھا حصہ تھی، پس پشت دھکیل دی گئی۔ یہاں عورت کو جیتا جاگتا انسان تصور کرنا ایک اچنبھے کی بات سمجھی جانے لگی۔ کہا جا سکتا ہے کہ دنیا کی سب سے مہذب اور شعور یافتہ یونانی قوم کے تہذیبی زوال کے کئی محرکات کے ساتھ ساتھ نصف آبادی (عورت) کی

Read more

تاریخ فراموش کرنے کی اجتماعی نفسیات

فروری2018 میں یہی جاتی سردیوں کے دن تھے۔ ایک دوست کسی اہم سرکاری اجلاس میں شرکت کر کے لاہور واپس پہنچا۔ فون کر کے ایک کافی ہاﺅس میں بیٹھنے کی دعوت دی۔ مجھے دوست کے لہجے سے اندازہ ہوا کہ کافی کا کپ تو محض بہانہ ہے، دوست کو دل کا بوجھ ہلکا کرنے کے لیے کسی ایسے ساتھی کی تلاش ہے جسے خبر نشر کرنے کا ہوکا نہ ہو۔ خبر کی ترسیل کے لیے تو صحافت میں بہت سی

Read more

ٹی ایس ایلیٹ

ٹی ایس ایلیٹ جن کا پورا نام تھامس سٹرنز ایلیٹ تھا بیسویں صدی کے ایک عظیم انگریزی شاعر، نقاد، ڈرامہ نگار اور ادبی دنیا میں ماڈرن ازم کے ایک بڑے علمبردار تھے۔ ایلیٹ کی ادبی اور ذاتی تاریخ میں متعدد دلچسپ پہلو شامل ہیں جنہوں نے انہیں ایک منفرد شاعر اور ادیب بنا دیا۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والے ٹی ایس ایلیٹ 26 ستمبر 1888 کو سینٹ لوئس، میسوری، امریکہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق ایک علمی خاندان سے

Read more

طالبان کی ناکامیوں کا وبال

گزشتہ ہفتے کے دوران پاک افغان باڈر پہ کشیدگی میں تیزی سے اضافہ کے نتیجے میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کے ایک رکن سمیت درجنوں شہری مارے گئے، منگل کے روز، پاکستان نے افغانستان کے صوبہ پکتیا میں فضائی حملہ کر کے ان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جہاں ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں نے پناہ لے رکھی تھی تاہم، افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستان پر فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 46 شہریوں کی ہلاکت کا

Read more

معیشت کی شکستہ بنیادیں

پاکستان کی حالیہ اقتصادی صورتحال ایک پیچیدہ اور غیر مستحکم تصویر پیش کرتی ہے۔ ایک جانب اسٹاک مارکیٹ تاریخی سطح پر پہنچ رہی ہے، جبکہ دوسری جانب مہنگائی اور ڈالر کی بے قابو قیمتیں عوام کی زندگی کو اجیرن بنا رہی ہیں۔ یہ تضاد نہ صرف اقتصادی پالیسیاں بنانے والوں کی ناکامی کا مظہر ہے بلکہ معاشی نظام میں گہرے ساختی مسائل کی عکاسی بھی کرتا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حالیہ مہینوں کے دوران تیزی نے سرمایہ کاروں کے

Read more

چند دن قدیم تاریخی روایات کی سرزمین ملتان میں (4)

بہاؤ الدین زکریا کے مزار کے احاطہ کے باہر قاسم باغ میں بنی چھوٹی سی مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کر کے میں باہر نکلا۔ بہت سے خواتین و حضرات اپنے بچوں کو لے کر قاسم باغ کی سیر کو آئے ہوئے تھے۔ بہاؤ الدین زکریا ؒ اور حضرت شاہ رکن عالم ؒ کے مزارات کی حالت دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ پنجاب حکومت اور محکمہ اوقاف ان تاریخی اہمیت کی حامل ان جگہوں پر کتنی توجہ دے

Read more

اقبال، شبلی اور عطیہ بیگم کی عشقیہ مکتوباتی تثلیث

امتداد زمانہ کے ساتھ سائنس، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی روز افزوں ترقی کی وجہ سے روزمرہ زندگی میں مکتوب نگاری کی وہ اہمیت نہ رہی جو کسی زمانے میں ہوا کرتی تھی۔ سرکاری سطح پر خطوط کے بین الاداراتی ارسال اور تبادلے کے سوا، نجی اور ادبی مکتوب نگاری کی روایت تقریباً معدوم ہو چکی ہے۔ اگرچہ خط بالمشافہ ملاقات کا نعم البدل نہیں ہو سکتا، تاہم خیالات اور محسوسات کی ترسیل کی بنا پر اسے آدھی ملاقات ضرور

Read more

ریاست الور: جس کے راجہ نے چھ رولز رائس کاریں خرید کر صفائی پر لگا دی تھیں

جب میں سوہن لال صاحب سے باتیں کر رہا تھا تو اس وقت ہم ایک مرتبہ پھر اترپردیش میں داخل ہوچکے تھے اور آگرہ کے مغرب سے گزر رہے تھے۔ ہمارے مشرق میں اتر پردیش کا شہر آگرہ اور مغرب میں ایک امیر ریاست الور واقع تھی۔ الور کو الوار بھی لکھا جاتا ہے۔ الور شہر، بھرت پور سے سو کلو میٹر سے زائد فاصلے پر واقع ہے۔ الور شہر کا ذکر بارہا سنا تھا۔ ہمارے پاکستان میں ایک مشہور

Read more

گجراتی مسلمان بیوہ اور محمود غزنوی

”رومیلا تھاپر (انڈین تاریخ دان) نے لکھا کہ بعض روایات کے مطابق محمود غزنوی کو اس حملے کی دعوت ایک صوفی بزرگ مسعود غازی نے دی تھی کیونکہ سومناتھ میں مسلمانوں پر بہت ظلم ہوتا تھا۔ روزانہ ایک مسلمان کو اس مندر کی بھینٹ چڑھایا جاتا تھا۔ ایک گجراتی مسلمان بیوہ کے اکلوتے بیٹے کو ہندو راجہ نے گرفتار کر لیا تھا اور یہی بیوہ اپنی فریاد اور مسعود غازی کا خط لے کر محمود غزنوی کے پاس غزنی پہنچی

Read more

پنجاب کے شہر گجرات کے نام کا ماخذ: تاریخی حقائق

بچن پال نے 460 قبل مسیح میں گجرات کی بنیاد رکھی اور اس کا نام ’اُدھ نگری‘ رکھا، جس کا مطلب ہے میٹھی خوشبو والا شہر۔ تاریخی حوالہ جات کے مطابق یونان کے سکندر اعظم نے 326 قبل مسیح میں جہلم کے شاہ پورس کے خلاف اپنی مشہور جنگ میں پورا علاقہ تباہ کر دیا تھا۔ تاریخ میں یہ شواہد ملتے ہیں کہ راجہ کلاچند عرف چندر گپت نے تباہ شدہ گجرات کو آباد کرنے کی بجائے کلاچور نامی شہر

Read more

پی ایچ ڈی یورپ اور ہم (2)

ہم دیبرسن ہنگری پہنچ کر کورین ہاسٹل میں ایک رات گزار چکے تھے، کمال صاحب کے کمال سے استفادہ کرنے سے معذرت بھی کر چکے تھے اور عجیب لباس میں ہنگری کی پہلی صبح کی بادِ صبا سے لطف اندوز ہو کر واپس آئے، ناشتے کی سبیل کی اور پھر رجسٹریشن کے متعلق سوچنے لگے۔ عمیر بھائی نے حُسام صاحب سے رابطہ کیا، حُسام صاحب کا تعلق عراق سے تھا اور دیبرسن یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے، عمیر بھائی نے

Read more

بلاک بسٹر: عروج، زوال اور نیٹ فلکس کے ہاتھوں شکست کی داستان

یہ کہانی ہے ایک ایسی کمپنی کی ہے جو ایک وقت میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا بے تاج بادشاہ تھی۔ بلاک بسٹر، جو کبھی ویڈیو رینٹل کا مترادف سمجھا جاتا تھا، اپنی ناقابلِ یقین کامیابیوں کے باوجود وقت کے ساتھ نہ بدلنے کی وجہ سے تاریخ کے اوراق میں دفن ہو گیا۔ اس کی جگہ نیٹ فلکس اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے لے لی، جو جدید ٹیکنالوجی اور صارفین کی بدلتی عادات کو سمجھنے میں کامیاب رہے۔ بلاک بسٹر (جسے

Read more

ہنری فورڈ: فکر، عزم، اور انقلاب کا استعارہ

ہنری فورڈ، یہ نام نہ صرف صنعت و حرفت کا ایک انمٹ حوالہ ہے بلکہ انسانی ارادے کی وہ عظیم داستان بھی ہے جس نے دنیا کو محض ایک ایجاد نہیں، بلکہ ایک مکمل سوچ دی۔ یہ وہ شخص تھا جس نے ثابت کیا کہ ایک عام انسان کی غیرمعمولی سوچ تاریخ کے دھارے کو بدل سکتی ہے۔ ہنری فورڈ کی زندگی، ان کے خیالات، اور ان کی کامیابیاں آج کے نوجوانوں کے لیے ایک ایسا چراغ ہیں جو روشنی

Read more

انور پیر زادو۔ پل دو پل کا ساتھ۔ صدیوں پر بھاری

انور پیر زادو کو آپ سب صحافی، کالم نگار اور سندھ کی تاریخ، زبان اور شاہ لطیف کی شاعری پر عبور رکھنے والے عالم اور ماہر کی حیثیت سے جانتے ہیں لیکن میں انہیں ضیا الحق کی آمریت کے مشکل وقت کے دوست کی حیثیت سے جانتی ہوں۔ یہ 1979 کا ذکر ہے۔ صحافیوں کی تحریک ختم ہو چکی تھی۔ ترقی پسندوں، بائیں بازو کے صحافیوں کو بیروزگاری اور پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی کارکنوں کو سزاؤں اور قید و

Read more

طالبان کی پنجابیوں سے نفرت

اس کالم کے باقاعدہ قاری جانتے ہیں کہ امریکی افواج کی افغانستان سے ذلت آمیز روانگی سے قبل میں دہائی مچانا شروع ہوگیا تھا کہ ”فاتح“ کی حیثیت میں کابل لوٹے طالبان پاکستان کے لئے مشکلات کھڑی کریں گے۔ اپنی بات سمجھانے کے لئے تفصیل کے ساتھ چند ذاتی تجربات کا ذکر بھی کیا جو افغانستان کے متعدد سفر کے دوران میرے مشاہدے میں آئے۔ طالبان کی کابل واپسی سے قبل جب بھی افغانستان گیا تو وہاں کے شہروں خاص

Read more

ڈار صاحب جب آپ ڈھاکہ جائیں تو

بنگلہ دیش ہمارا کھویا ہوا بھائی ہے، ہم ان کی ہر ممکن حمایت اور مدد کریں گے۔ اسحاق ڈار یہ خبر میں نے وی پی این کی بدولت سنگاپور سے لاگ ان ہو کر ایکس پر ”Bangla Urdu | بنگلہ اردو“ نامی اکاؤنٹ پر پڑھی۔ دل چاہا کہ اس نام پر ہی کچھ دل ہلکا کروں پھر سوچا کہ جب عاطف اسلم اور راحت علی کے ڈھاکہ میں کامیاب کنسرٹس پر الیٹ اور مڈل کلاس بنگالی نوجوان جھوم رہے ہیں

Read more

فلسطین کی پکار : ہم بھی انسان ہیں

اس پرآشوب، بے رحم اور کٹھور دنیا میں، جہاں ہر شے اپنی ہیئت میں مغرور اور ہر وجود اپنی عظمت کے نشے میں سرشار ہے، ہم بھی ایک بے کس، درماندہ اور خاک نشین انسان ہیں۔ ہمارے دل کے نہاں خانوں میں چھپے جذبات کی تہیں اتنی گہری اور پیچیدہ ہیں کہ ان کی گہرائی کو ماپنا اس معاشرے کے لیے ناممکن سا ہے۔ ہم اپنی بے توقیری، بے اعتنائی اور بے بسی کی دھند میں لپٹے ہوئے، ایک ایسے

Read more

کیا وہ انسان واقعی پہاڑوں سے اونچا تھا

مہاتما گاندھی کے پوتے راج موہن گاندھی نے اپنے دادا کے قریبی دوست خان عبدالغفار خان کی سوانح عمری لکھی ہے۔ راج موہن اس مقصد کے حصول کی خاطر پاکستان بھی آئے۔ کئی ہفتے یہاں رہے۔ کتاب کا عنوان ہے ”خان عبدالغفار خان: نان وائلنٹ بادشاہ آف پختونز“ کتاب میں ایک کوشش بہرحال کی گئی ہے کہ باچا خان کا عدم تشدد ایک سیاسی حکمت عملی دکھائی جائے۔ جبکہ گاندھی جی کل عمری عدم تشدد کے استعارہ ہیں۔ راج موہن

Read more

کچھ والٹیئر، ژولا اور جوائس کے بارے میں

کافکا کے ناول The Trial کو استعارہ بناتے ہوئے برادر بزرگ نے ایک خوبصورت کالم لکھا۔ برادر بزرگ کہتے ہیں کہ کافکا عجیب رنگ کا لکھنے والا ہے۔ اس رائے سے اختلاف ممکن نہیں۔  پھر کافکا کے رنگ تحریر کا ایک شاندار محاکمہ کرتے ہوئے فوجی عدالتوں سے ملنے والی سزائوں کے ضمن میں طبلے پر آخری چوٹ لگاتے ہیں۔ سبحان اللہ۔ ابھی ہمارے درمیان ادب اور سیاست کے دھاروں سے دریا نکالنے والا قلم موجود ہے۔ اس زاویے سے

Read more

امریکی صحافی باب وُڈورڈ کی کتاب کے انکشافات

جب سے ہوش سنبھالا اور سیاسی امور کے بارے میں سوچنے کے قابل ہوا تو دنیا میں ’جمہوری نظام‘ کی حتمی علامت تصور ہوتے امریکا کو وطن عزیز کے حوالے سے ہمیشہ اس نظام کے خلاف کھڑا ہی محسوس کیا۔ میٹرک کا امتحان دینے کے بعد میں ان طلبہ میں شامل تھا جو تقریباً روزانہ کی بنیاد پر لاہور میں مال روڈ کے کسی مقام سے ایوب خان کی حکومت کے خلاف جلوس نکالنے کی کوشش کرتے۔ ہماری کاوشیں اکثر

Read more

مظہریت اور وجودیت: باسط میر

ادب اور فنونِ لطیفہ کا طالبعلم ہونے کے ناتے، مجھے ہمیشہ فلسفہ اور نفسیات کے مطالعے کا شوق رہا ہے۔ فلسفہ نہ صرف سوچنے کی ترغیب دیتا ہے بلکہ ہمارے فکری افق کو وسیع کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ جب ہم کسی مضمون کا مطالعہ کرتے ہیں، تو عمومی طور پر اس مضمون کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہیں تاکہ اسے بہتر سمجھ سکیں۔ مثال کے طور پر، جغرافیہ پڑھنے سے ماحولیاتی نظام یا دریا کے منبع

Read more

میری پہلی کتاب: ریاستیں کیسے چلائی جاتی ہیں؟

مجھے یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ میری کتاب ریاستیں کیسے چلائی جاتی ہیں؟ اب مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ اس کتاب کے آرڈر بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے بھی دے رکھے ہیں۔ کتاب، ریاستیں کیسے چلائی جاتی ہیں؟ ارنسٹ فریڈرک رو کی کتاب ”How States are Governed“ کا اردو ترجمہ ہے جو کہ 1950 میں شائع ہوئی۔ یہاں یہ سوال بنتا ہے کہ آخر ہمیں اس کتاب کے ترجمے کی ضرورت کیوں پیش آئی جو

Read more

سندھ کی سہ رخی شخصیت ممتاز مرزا

سندھی ادب، ثقافت اور تاریخ کے حوالے سے خدمات سر انجام دینے والی شخصیات کا جب بھی ذکر آئے گا تب ممتاز مرزا کا نام لازمی لیا جائے گا۔ جن کی شخصیت سہ رخی بن کر ابھری اور ہر شعبے میں اپنا نام نمایاں کیا۔ ممتاز مرزا کی علمی، ادبی اور ثقافتی خدمات پر ایک مختصر جائزہ پیش کیا جاتا ہے۔ ممتاز مرزا کا تعلق حیدرآباد کے قدیم علاقے ٹنڈو آغا سے تھا۔ ان کے آبا و اجداد اٹھارہویں صدی

Read more

پاکستانی فلم انڈسٹری اور سوہنی دھرتی

پاکستان، جو مختلف ثقافتوں، زبانوں، اور مذاہب کا گلدستہ ہے، ہمیشہ سے اپنی تنوع سے پہچانا گیا ہے۔ مگر بدقسمتی سے، اس تنوع کو کبھی ہماری طاقت نہیں سمجھا گیا بلکہ اکثر و بیشتر اسے کمزوری اور تقسیم کا ذریعہ بنایا گیا۔ مذہبی انتہا پسندی اور عدم برداشت نے معاشرے میں نہ صرف نفرت کے بیج بوئے بلکہ ہماری اجتماعی شناخت کو بھی دھندلا دیا ہے۔ ان حالات میں فلم انڈسٹری کا کردار غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ فلم،

Read more

داستان مزدور  

میں ایک مزدور ہوں۔ شب و روز مصروف رہتا ہوں۔ صدیوں سے میری پہچان ہے۔ امید کا دامن تھام کر کہتا ہوں کہ رہتی دنیا تک میرا نام زبان زد رہے گا۔ کیونکہ میرے پاس جرات و توانائی کے ایسے ذخائر ہیں جو  اتنی صدیاں گزرنے کے باوجود بھی کم نہیں ہوئے۔ دراصل میرے ہاتھ میں جو قوت ہے وہ لوہے کو بھی پگھلا دیتی ہے۔اس ضمن میں تاریخ نے مجھے زندہ رکھا ہے۔ میری گواہی دی ہے اور دلچسپ

Read more

حرکت کا سائنسی تصور۔ حصہ ششم

گزشتہ مضامین میں ہم نے نیوٹن کی میکانیات، ذرات کے ذریعے مظاہر فطرت کی وضاحت اور برقی و مقناطیسی قوتوں کی یکجائی میں فیلڈ اور پوٹینشل کے تعلق پر بات کی تھی۔ جس میں ہم نے یہ دیکھا تھا کہ مادی مظاہر کی وضاحت میں مابعدالطبعیاتی تصورات بری طرح ناکام رہے ہیں۔ نیوٹن کا عظیم کارنامہ ان مابعدالطبیعی تصورات کے بجائے قابل پیمائش ریاضیاتی مقداروں کی مدد سے دنیا کی وضاحت پیش کرنا تھا۔ اسی سلسلے میں اہم پیشرفت زمان

Read more

2024 کے عالمی اثرات:جیون کا اک اور سنہرا سال گیا

کچھ خوشیاں کچھ آنسو دے کر ٹال گیا جیون کا اک اور سنہرا سال گیا کفیل آزر امروہوی کے بقول: زندگی کے پیڑ سے ایک پتا اور گر کر ڈھیر میں گم ہو گیا ہے ڈھیر ان پتوں کا جو پہلے گرے تھے ہنس رہا ہے زندگی کا پیڑ خوش ہے جیسے اس کا بوجھ ہلکا ہو گیا ہے 2024 اپنے اختتام پر ایسے واقعات کا عینی شاہد بن گیا، جن کے اثرات و مضمرات دیر تک رہیں گے۔ اس

Read more

صحیفوں کا سفر ( 100 سے زائد کتابیں پڑھنے کی کتھا)

چند روز قبل ہارورڈ بزنس ریویو میں ایک مضمون پڑھا۔ عنوان تھا: How I Read 100 Books in a Year! یقیناً آپ کے طبق روشن ہوئے ہوں گے ۔ میرے بھی ہوئے تھے۔ جلدی سے پورا مضمون پڑھا۔ مصنف یوٹیوبرز سے متاثر تھا، لہٰذا اس نے آئیں بائیں شائیں تو خوب کی مگر کہیں بھی ایک سو کتابیں، پوری ایک سو وہ بھی ایک سال میں، جو پڑھیں ان کا ذکر نہ کیا۔ میں نے اس دن کے بعد سے

Read more

خواتین کھیل کے میدان میں

2025 ء کی شروعات ہوتے ہی ذہن میں خیال آیا کہ دنیا جتنی تیزی سے ترقی کر رہی ہے اتنی تیز رفتاری سے وقت کا کارواں بھی گزر رہا ہے۔ مگر کہیں سارے ممالک اور خاص کر قومیں ابھی تک بہت پیچھے ہیں۔ کہتے ہیں کہ انسان چاند پر پہنچ گیا، یقیناً یہ بھی اسے خدا کی طرف سے دیے گئے صلاحیتوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہو گا مگر اب بھی جب ہم اپنے اردگرد دیکھتے ہیں تو لگتا

Read more

2024 کی میری پانچ پسندیدہ کتابیں

یہ سال پڑھنے کے حوالے سے اچھا رہا لیکن جو ہدف تھا وہ پورا نہ ہوسکا۔ اور اس سال عہد کیا تھا کہ مذہب، اقبال اور فلسفہ سے متعلق کتابیں پڑھنی ہیں جو پورا نہ ہوسکا۔ سال کے اختتام تک پھر سے ناولوں میں خود کو پایا۔ سال کے ابتدا میں ہی میں نے خود کو برادر کرامازوف جیسے شاہکار کے سحر میں ڈوبا ہوا پایا جو پچھلے سال سے جاری تھی، جس پر انشاء اللہ الگ بات ہو گی۔

Read more

کوڈک کی داستان: کامیابی کی معراج سے ناکامی کی گہرائی تک

میں نے خود جو پہلا کیمرہ استعمال کیا وہ والد صاحب کا کیمرا تھا وہ کینن کمپنی کا تھا لیکن اس میں جو ریل ڈلتی تھو وہ کوڈک یا ایگفا کی تھی 1985۔ 86 کی بات ہے ہم لیبیا میں رہتے تھے والد صاحب کیمرہ لے کر آئے کیمرہ رول میں 36 یا غالباً 38 تصویریں ہوتی تھی بہت احتیاط سے استعمال کرنا پڑتا تھا۔ بہت احتیاط کرنی پڑتی تھی اگر کیمرہ استعمال کرتے ہوئے غلطی سے بھی کیمرہ رول

Read more

راولاکوٹ آزاد کشمیر میں انتہا پسندی؟

مشہور جرمن فلاسفر آرتھر شوپنہار Arthur Schopenhauer کا کہنا ہے کہ ”ہر سچ تین مراحل سے گزرتا ہے : پہلے مرحلے میں اس کا مذاق اڑایا جاتا ہے ؛ دوسرے مرحلے میں اس کی پرتشدد مخالفت کی جاتی ہے ؛ اور تیسرے مرحلے پر اسے خود ایک واضح حقیقت کے طور پر قبول کر لیا جاتا ہے۔ ” وقت گواہ ہے کہ انسانی سوچ اور رویے وقت کے ساتھ بدلتے ہیں۔ ایک زمانہ تھا جب لاؤڈ اسپیکر کو ”شیطان کی

Read more

صحرا چولستان کی خوبصورت سردیاں

سردی اور برف باری کے نظارے دیکھنے پہاڑی علاقوں کا رخ کرنے والے سیاح جوق در جوق پاکستان کے پہاڑی علاقوں کا رخ کر رہے ہیں۔ وہ سیاحت کے ساتھ ساتھ سفر کا ایڈونچر بھی انجوائے کرتے ہیں۔ کیونکہ شدید برف باری کے دوران یہاں کی سڑکیں اور راستے اکثر بند ہو جاتے ہیں۔ یہاں کے بلند و بالا سرسبز پہاڑوں کی چوٹیاں سفید برف کا لبادہ اوڑھ لیتی ہیں۔ گو سیاحت تفریحی، فرحت بخشانہ، صحت افزائی، اطمینان بخشی یا

Read more

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بدھ 27 دسمبر 2024 دن ڈھائی بجے صحافیوں کے ایک پرہجوم اجتماع سے دھواں دھار خطاب کیا اور بعد ازاں صحافیوں کے مختلف سوالات کے جواب بھی دیے۔ بطور پاکستانی شہری ہر کسی کو اظہار رائے کی آئینی آزادی حاصل ہے اور وہ اس پریس کانفرنس کے متعلق اظہار خیال کر سکتا ہے اور اس ساری پریس کانفرنس یا اس کے کسی بھی نکتے سے کسی کا بھی

Read more

آپ کا شمار کون سے طبقے میں ہوتا ہے؟

بطور انسان اردگرد پیش آنے والے حوادث و واقعات پر ہر انسان کی رائے قائم ہوتی ہے۔ چاہے یا نہ چاہے۔ کسی معاملے کا سن کر بعض کو اچھا لگے گا اور بعض کو برا۔ اس صلاحیت کا نام شعور ہے۔ شعور اسی لئے ذہانت سے بڑے رتبے کا نام ہے۔ جس طرح ذہانت بعض صورتوں میں انسانوں کے علاوہ دیگر مخلوقات میں قدرت نے ودیعت کردی ہے اسی طرح سے شعور بھی بعض صورتوں میں دوسرے جانداروں کے اندر

Read more

بلا عنوان

ربع صدی زندگی میں بے شمار لوگوں سے ملاقاتیں رہیں۔ طبعی میلان شروع سے ایسا تھا کہ خود سے بڑے لوگوں میں اٹھنا بیٹھنا پسند رہا۔ مختلف فکر کے بلکہ طبقہ فکر کے افراد سے میل جول نے نسبتاً جلدی بالغ کر دیا۔ بزرگوں کی باتوں سے تاریخ میں جھانکنے کا شغف ہوا تو تاریخی کرداروں سے بھی آگاہی حاصل ہوتی رہی اور پھر اس قسم کے باقی لوگوں سے ملاقات کی خواہش پنپتی رہی جس کو وقتاً فوقتاً مختلف

Read more

اپنا کمانے والیاں

دیکھ بیٹی! جو عورتیں خود کماتی ہیں۔ انھیں اپنے فیصلے کرنے کی کافی خود مختاری ہوتی ہے۔ اس لئے اپنا کما۔ یہ ڈائیلاگ ایک ڈرامے ’تن من نیل و نیل‘ میں سنا۔ دل پر لگا اور کئی خود کمانے والیاں پردہ یادداشت پر آ گئیں۔ اپنی ’زندگیوں‘ میں کتنا اختیار ان کے پاس ہے؟ آئیں ان میں سے کچھ کو آپ بھی دیکھ لیں۔ پہلی کمانے والی کی شادی کو تو اب بیس سال ہو گئے ہیں۔ اور اس سے

Read more

اقبال: سبق ِ خاکبازی

شکایت ہے مجھے یا رب! خداوندانِ مکتب سے سبق شاہیں بچوں کو دے رہے ہیں خاکبازی کا حکیم الامت، مصلح ِقوم، علامہ اقبال اس شعر میں اساتذہ کو سرزنش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے اساتذہ شہباز کو گدھ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، لیکن کبھی ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ یہ گدھا بنانے والے اساتذہ خود بھی گدھ ہیں اور وہ گدھ کیسے بنے؟ ہمارے استادوں

Read more

سال 2024 : انسانیت کے زوال کی داستان

سال 2024 تاریخ کے اُن اندوہناک سالوں میں شمار کیا جائے گا جب انسانیت نے ایک بار پھر اپنے زوال کی داستان رقم کی۔ یہ سال صرف مظلوموں کے خون سے نہیں بلکہ عالمی برادری، اسلامی دنیا، اور انصاف کے دعوے دار اداروں کی بے حسی سے بھی آلودہ رہا۔ چاہے وہ فلسطین کا مسئلہ ہو، شام کے بے گناہوں کی قربانی، یا پاکستان کے پاراچنار میں ہونے والا ظلم، ہر سانحہ ہمیں ایک تلخ حقیقت کا آئینہ دکھاتا ہے۔

Read more

سیاست کا ایک صفحہ

سیاست اخلاقیات کا نہیں ممکنات کا کھیل ہے، تاریخ کا ظلم و جبر دیکھیے جو کہتے تھے کہ شریف اور زرداری خاندان قصہ پارینہ ہے اب اسی محکمہ کی پریس کانفرنس کی تشریح و وضاحت کے لئے شریف اور بھٹو و زرداری خاندان کی سیاسی خاندان والی جماعتیں ناصرف سامنے آتی ہیں بلکہ وہ ایک صفحہ جس پر کبھی عمران خان کی تحریک انصاف تھی اس پر اب مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی نظر آتی ہیں۔ نفرت کے بطن

Read more

بنکاک: "فرشتوں کی بستی“ (2)

”سیام“ تھائی لینڈ کیسے بنا؟ سیام تھائی لینڈ کا اصل نام ہے۔ اگر آپ خشک تاریخی معلومات سے بور نہ ہوتے ہوں تو آپ کی دلچسپی کے لئے چند ایک بتائی گئی باتیں پیش کر دیتا ہوں : سنا ہے سیام سنسکرت زبان کا لفظ ہے، کہا جاتا ہے کہ سولہویں صدی عیسوی میں پرتگالیوں نے اس پورے خطے پر اس نام کا اطلاق کیا۔ بتایا گیا کہ 23 جون 1939 کو سیام کا نام بدل کر تھائی لینڈ رکھا

Read more

جمہوریت کی کوئی بہتر صورت نصیب ہونے کا امکان

نیا سال مبارک ہو۔ سب کا بھلا سب کی خیر مانگتے ہوئے بھی لیکن مجھے اس سال حالات بہتر ہونے کی زیادہ امید نہیں ہے۔ عالمی معیشت کے نگہبان ادارے کے ساتھ ہم ایک پروگرام میں بندھ چکے ہیں۔ مقصد اس پروگرام کا ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچا لینے کے بعد استحکام و خوشحالی کی راہ پر ڈالنا ہے۔ مذکورہ اہداف کے حصول کے لئے حکومت پاکستان کو ”جگوں“ کی طرح تقریباً ہر پاکستانی سے ٹیکس وصول کرنا

Read more

پاک افغان کشیدگی میں اضافہ

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کئی ماہ سے چلے آنے والے دو طرفہ تناؤ میں گزشتہ ہفتے اس وقت شدید اضافہ دیکھنے میں آیا جب پہلے پاکستان کی جانب سے افغانستان کے سرحدی صوبے پکتیا میں جیٹ طیاروں سے بمباری کی گئی اور پھر جواب میں افغان طالبان اور تحریک طالبان پاکستان کے جنگجوؤں نے مشترکہ طور پر پاکستان کی سرحدی چوکیوں کو بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کا کم از

Read more

ابسولیوٹلی ناٹ سے ابسولیوٹلی یس تک کا سفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہمیشہ اپنے بیانیے کے ذریعے عوام کو متوجہ کیا ہے، لیکن اس بیانیے میں موجود تضادات اور وقت کے ساتھ بدلتے ہوئے موقف نے اس کی سیاسی ساکھ پر گہرے سوالات اٹھائے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ”ابسولیوٹلی ناٹ“ کا نعرہ، جو سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکی مطالبات کے جواب میں دیا تھا، پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ایک خودمختار اور آزاد سوچ کا مظہر سمجھا گیا۔ تاہم، وقت کے ساتھ

Read more

دینی مدارس بل منظور، فارغ طلبہ کے لئے حکومت آسانیاں پیدا کرے

سوسائٹی ایکٹ رجسٹریشن بل منظور ہو گیا ہے دینی مدارس تنظیمات، وفاق المدارس اور جے یو آئی کی جانب سے یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔ صدر زرداری کی جانب سے دینی مدارس سوسائٹی ایکٹ رجسٹریشن بل منظور ہونے کے بعد حکومت کی تعریف بھی کی جا رہی ہے۔ جبکہ اس بل منظور کرانے کا سہرا مولانا فضل الرحمٰن کو جاتا ہے۔ برصغیر میں جنگ آزادی سے پہلے بھی سندھ میں دینی مدارس قائم تھے۔ جس میں سرفہرست امروٹ شریف،

Read more

پیرس کی سیر اور اولڈ ہاؤس میں قیام

پیرس کی خوبصورتی کے متعلق بہت سی افسانوی اور رومانوی داستانیں دنیائے عالم میں زبان زد عام ہیں۔ اس کی سڑکیں شیشے کی ہیں۔ یہ روشنیوں کا شہر ہے یہ دنیا کا پایہ تخت ہے اور بہت سے ایسے محاسن اس سے منسوب ہیں۔ یہ فرانس کا دارالحکومت ہے جس کی آبادی تقریباً ایک کروڑ بائیس لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ جو فرانس کی کل آبادی کا 19 فیصد بنتا ہے۔ یہ ایک اہم ریلوے، ہائی وے اور ہوائی نقل

Read more

بے نظیر بھٹو اک بہادر سیاست دان

27 دسمبر 2007 پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سیاہ دن ہے جب بے نظیر بھٹو کو لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کے بعد اسلام آباد واپس جاتے ہوئے لیاقت روڈ پر شہید کر دیا گیا بے نظیر بھٹو کی موت کو یقینی بنانے کے لئے ان کی بلٹ پروف گاڑی کو نہ صرف بم سے اڑانے کی کوشش کی گئی بلکہ قریبی عمارت سے بے نظیر بھٹو کو سنائپر نے نشانہ بنا یا گیا جب کہ ان کی

Read more

اے عظیم ٹیچر، سلام عقیدت

کہتے ہیں والدین وہ ہوتے ہیں جو آپ کو آسمان سے زمین تک لاتے ہیں اور استاد وہ ہوتا ہے جو آپ کو دوبارہ زمین سے آسمان تک پہنچاتا ہے۔ ناچیز نے ابتدائی تعلیم سرکاری سکول سے حاصل کی ہے۔ وہاں آپ کے دو استاد ہوتے ہیں ایک انسانی شکل میں اور ایک مولا بخش کی شکل میں اور جہاں یہ دونوں مل جائیں سمجھیں کہ طالب علم کا مستقبل سنور گیا۔ ہر چند کہ کچھ طالب علم سوجن کی

Read more

جوگر کیس اور پاکستانی عدلیہ

بیس اپریل 1989 کو نیویارک میں زندگی معمول کے مطابق چل رہی تھی کہ سینٹرل پارک کی خاموشی ایک لرزہ خیز واقعے سے ٹوٹ جاتی ہے۔ ایک 28 سالہ نوجوان بینکر، ٹریشا میلی، پارک میں خون میں لت پت، بے ہوش اور زندگی اور موت کی کشمکش میں پائی جاتی ہے۔ اس کے جسم میں چند سانسوں کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔ اس واقعے نے نہ صرف نیویارک بلکہ پورے امریکہ کو ہلا کر رکھ دیا۔ کچھ گھنٹوں کے اندر

Read more

پارہ چنار کو تھالی میں رکھ کر پیش کیجئے

کون کہتا ہے کہ ہم نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا۔ 1971 کے بعد ہندوستان کے بجائے ہم مسلسل اپنے ہی عوام کو فتح کرتے جا رہے ہیں۔ یہ سانحہ بنگلہ دیش سے سیکھنے کا ہی تو نتیجہ ہے کہ اب کشمیر پر ہندوستان کے ساتھ ہمارا کوئی لڑائی جھگڑا نہیں۔ کشمیر کے وہ سارے قدرتی وسائل جنہیں ہم مطالعہ پاکستان میں پاکستان کی شہ رگ کے طور پر بطورِ دلیل پیش کیا کرتے تھے، اب تھالی میں رکھ کر

Read more

پوٹھوہاری ڈرامہ نگاری۔ عہد بہ عہد جائزہ

پوٹھوہاری ڈرامے اور ٹیلی فلموں کے ارتقاء اور مقبولیت میں پہلے پہل ریڈیو پاکستان راولپنڈی سٹیشن، پھر پاکستان ٹیلی وژن اسلام آباد سنٹر اور بعد ازاں نجی ٹی وی چینلز اور پروڈکشن ہاؤسز نے اہم کردار ادا کیا ہے، پوٹھوہاری زبان و ادب کے ارتقاء اور فروغ کی اگر بات کی جائے تو ریڈیو پاکستان راولپنڈی سٹیشن کا اس میں کلیدی کردار رہا ہے، ریڈیو پاکستان راولپنڈی سٹیشن یکم ستمبر 1950 میں قائم ہوا، اس کے پہلے اسٹیشن ڈائریکٹر محمود

Read more

پلاؤ اور بریانی کا تاریخی ملاپ

پلاؤ ایک مشہور قدیم پکوان ہے جس کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے۔ یہ پکوان بنیادی طور پر چاول، گوشت، مصالحہ جات، اور مختلف اجزاء کے امتزاج سے تیار کیا جاتا ہے۔ پلاؤ کی ابتدا کا تعلق قدیم فارس (ایران) اور وسطی ایشیا سے ہے۔ تاریخی حوالوں کے مطابق، یہ پکوان تقریباً 2000 سال قبل ایران میں متعارف ہوا۔ فارسی زبان میں اسے ”پولُو“ کہا جاتا تھا۔ فارس میں اسے شاہی کھانوں کا حصہ سمجھا جاتا تھا، اور وہاں سے

Read more

ٹرمپ کی آمد مرحبا

دسمبر کی چھٹیاں آتے ہی بیشتر پاکستانی سائبیریا کی مرغابیوں کی طرح اپنے وطن لوٹتے ہیں۔ اب دسمبر ایسا ہو چلا ہے کہ مساکین اور غریب غربا بے چارے تو ٹھیلے پر مرغی کے سوپ پی کر دسمبر کے اشعار سنا کر جی برما لیتے ہیں مگر یورپ امریکہ کے دیسی گھر آیا میرا پردیسی کی دھن پر ناچتے وطن لوٹ آتے ہیں۔ آپ بھی ان اردو میڈیم فقرا مساکین کی دل جوئی کے لیے دو شعروں کا مزہ لے

Read more

ایک تھی بے نظیر !!

بھٹو کی بیٹی کو رخصت ہوئے سترہ برس ہو گئے۔ اس سے میری آخری ملاقات کو کم و بیش اٹھارہ برس ہو چلے ہیں۔ اس طویل عرصے کے دوران کتنے ہی واقعات قصہ ماضی بن کر حافظے کی لوح سے محو ہو گئے۔ کتنی ہی یادیں وقت کا سیل تند رو بہا لے گیا۔ بے نظیر بھٹو کو میں نے کتنی ہی بار دیکھا ہو گا۔ باپ اور بھائیوں کی قبروں کے سرہانے پر کھڑے، ڈھلکتے آنسو ﺅں کو تھامتے

Read more

ہمارے کاٹھے انگریزوں کو بھاتی’جذبہ‘ اور’جنون‘ کی علامتیں

پاکستان کے غریب اور پسماندہ عوام کو ”حقیقی آزادی“ اور ”جمہوری حقوق“ دلوانے ان دنوں کچھ لوگ امریکہ میں پناہ گزین ہوئے سوشل میڈیا کے محاذ پر جارحانہ پیش قدمیوں میں مصروف ہیں۔ ایسے ہی لوگوں میں سلمان احمد نامی ایک شخص بھی شامل ہے۔ خود کو وہ ”صوفی“ قرار دیتا ہے۔ سنا ہے جوانی میں کسی بینڈ میں بھی شامل تھا جس نے بڑے غلام علی خان، پٹیالہ گھرانے کے استاد امانت علی وفتح علی خان کے علاوہ شام

Read more

پاکستان کی دفاعی خود مختاری اور امریکی پابندیاں

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے حالیہ بیان نے پاکستان کی دفاعی پالیسی اور قومی سلامتی کے حوالے سے ایک اہم اصولی موقف کی نشاندہی کی ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ امریکی پابندیوں سے پاکستان کے دفاع اور دفاعی فیصلوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ یہ بیان نہ صرف پاکستان کی خود مختاری کی عکاسی کرتا ہے بلکہ تاریخی پس منظر میں بھی اہمیت رکھتا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں امریکی پابندیوں کا سامنا

Read more

پنجاب کے وزیر تعلیم کی 2024 میں کارکردگی

سال ختم ہوتا ہے تو ہر فرد اور ادارہ پلٹ کر دیکھتا ہے کہ اس نے گزشتہ سال کیا ایسا کیا کہ جسے فخر سے پیش کیا جا سکے۔ اپنی کوتاہیوں پر بھی نظر دوڑاتا ہے اور نئے سال کے لئے عزائم بھی کیے جاتے ہیں۔ پنجاب کے نوجوان وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی قیادت میں محکمہ تعلیم کی 2024 ء میں کیا کارکردگی رہی اور گزشتہ ادوار کے مقابلے میں وہ اپنا آپ منوانے میں کس حد تک

Read more

گاہ کا موہنا

بظاہر جمعہ کے دن گاہ گاؤں میں کسی شخص کی موت نہیں ہوئی تھی لیکن گاؤں کے لوگ صبح سے ہی راجہ محمد علی مرحوم کی رہائش گاہ پر آنا شروع ہو گئے تھے۔ نمازِ جمعہ کے بعد تو پورا گاؤں ہی راجہ محمد علی کی بیٹھک پر امڈ آیا۔ ”ایسے لگتا ہے ہمارے گھر کا کوئی فرد فوت ہو گیا ہے“ ، گاؤں کے سکول کے ہیڈ ماسٹر الطاف حسین نے آہ بھرتے ہوئے کہا۔ 26 دسمبر کو ہندوستان

Read more

چند دن تاریخی روایات کی سرزمین ملتان میں ( 3 )

میں شاہ رکن عالم ؒکے مقبرہ کی عمارت سے باہر نکلا تو ملتان کی گرمی نے ایک بار پھر استقبال کیا۔ گوگل نے مجھے بتایا تھا کہ حضرت بہا الدین زکریا ؒکا مزار شاہ رکن عالم کے مقبرہ سے مشرق کی جانب پانچ منٹ کی مسافت پر ہے۔ میں مقبرہ کی عمارت سے باہر نکل کر مشرق کی جانب سڑک پر چلنے لگا۔ دھوپ کی تمازت کی وجہ سے مجھے پسینہ آنے لگا تھا۔ سڑک پر سو گز چلنے کے

Read more

باچا خان: سیکولرازم کا داعی

ایک ہندوستانی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے باچا خان کہتے ہیں ” جواہر لال جی فرنٹیئر آئے تھے۔ ہمارے رضاکار اسلام زندہ باد اور نعرہ تکبیر کا نعرہ لگا رہے تھے۔ ہندوستان میں تو اس پر بہت جھگڑے ہوتے تھے۔ کہ یہ مسلمان کا نعرہ ہے۔ یہ سکھ نعرہ ہے۔ میں نے جواہر لال سے پوچھا۔ یہ کون ہے؟ انہوں نے کہا میں کیا جانوں؟ میں نے کہا یہ سکھ ہے ” یہ تربیت خدائی خدمت گاروں کی تھی۔ باچا

Read more

ڈاکٹر شاہد منیر وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے نام خط

سلام گرو جی مجھے اپنا مدعا لکھنے سے پہلے خاصا سوچنا پڑا۔ سوچ کا تردد اس لیے کرنا پڑا کہ خطوط کی روایت اب ختم ہو چکی ہے اور یہی سوچتا رہا کہ خط لکھ کر اپنا اظہار کروں یا اس کی کوئی دوسری صورت پیدا کی جائے۔ مراسلے کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ اس میں مکتوب نگار اگلے بندے سے باتیں کر سکتا ہے اور اس وقت مجھے آپ سے یہی کرنا ہے۔ اکیسویں صدی میں میرا

Read more

اُردو میں نسائی ادب کی اہمیت و افادیت

برصغیر کا روایتی معاشرہ ہو یا یورپ کا آزادانہ لبرل ماحول، مشرق و مغرب اور شمال و جنوب میں ازل سے ہی وجود زن سے تصویر کائنات میں رنگا رنگی نظر آتی ہے۔ مرد و زن دونوں کا وجود لازم و ملزوم ہے۔ ایک سکے کے دو رخ اور ایک گاڑی کے دو پہیے، جیسے پھول میں خوشبو کا ہونا اور جسم کے لیے روح کا ہونا لازم ہے بالکل اسی طرح مرد کے لیے عورت کا وجود بھی ضروری

Read more

پشتو ادب میں چاربیتہ نویسی : مختصر مطالعہ

پاکستانی زبانوں کے روایتی ادب میں رو بہ زوال شعری صنف چاربیتہ پشتو روایتی ادب میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے کہ یہ صنف محض ایک تخلیقی عمل اور شعر گوئی نہیں بلکہ پشتو ٹپہ کی طرح متعلقہ ادوار کی سیاسی، مذہبی، ثقافتی، ادبی، اور سماجی تاریخ کو بھی اپنے دامن میں سمیٹتی چلی جاتی ہے۔ ماضی قریب میں جہاں ایک شاعر کے شعری قد و قامت اور فصاحت و بلاغت کا اندازہ اس کی چاربیتہ گوئی سے لگایا جاتا تھا،

Read more

مولانا عبدالخالق ابابکی کی شاعری سید فضل الرحمن تنہا غرشین کی نظر میں

  یہاں پیش کردہ خیالات میرے اپنے نہیں ہے بلکہ میرے استادِ محترم و مکرم سید فضل الرحمن تنہا غرشین کے ہیں، جو ان کی ماسٹرز کے تحقیقی مقالے ”مولوی عبدالخالق ابابکی کا تعارف اور ان کی فکری و فنی جہتیں“ پر مشتمل ہے۔ یہ مقالہ 2016 میں برا ہوئی اکیڈمی کوئٹہ، پاکستان سے کتابی شکل میں شائع ہوا۔ یہ مقالہ چار مختلف ابواب میں تقسیم ہے۔ پہلے باب میں مولوی ابابکی صاحب کا ذاتی اور ادبی تعارف بیان کیا

Read more

گزشتہ ایک سال۔ فلسطین کی حالت زار

ایک سال سے زائد ہو چکا ہے جب اسرائیل نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی شروع کی۔ 7 اکتوبر 2023 کو اس وقت جب القسام بریگیڈز، حماس اور دیگر فلسطینی گروپوں کے مسلح جنگجوؤں کی طرف سے ایک حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں تقریباً 1,140 افراد ہلاک ہوئے اور 240 کو غزہ میں یرغمال بنا لیا گیا۔ گزشتہ ایک سال کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم 41,615 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جو غزہ میں

Read more

خوشبو کی شہادت

شاعر انقلاب حبیب جالب نے کہا تھا ظلمت کو ضیا صرصر کو صبا بندے کو خدا کیا لکھنا پتھر کو گہر دیوار کو در کرگس کو ہما کیا لکھنا اک حشر بپا ہے گھر میں دم گھٹتا ہے گنبد بے در میں اک شخص کے ہاتھوں مدت سے رسوا ہے وطن دنیا بھر میں اے دیدہ و رو اس ذلت کو قسمت کا لکھا کیا لکھنا ظلمت کو ضیا صرصر کو صبا بندے کو خدا کیا لکھنا یہ اہل حشم

Read more

بنکاک: فرشتوں کی بستی (1)

4 1 اکتوبر 2013 کو جب فلائٹ نمبر 350 ٹی۔ جے تھائی ائر ویز سے ہمارا سفر شروع ہوا تو میں تھائی لینڈ کے متعلق چند ایک سنی سنائی باتوں کے علاوہ کچھ نہ جانتا تھا جبکہ بنکاک کے بارے میں وہی کچھ ذہن نشین بلکہ ”دل نشین“ تھا جو شاید آپ مجھ سے زیادہ جانتے ہیں۔ تاہم جب 19 اکتوبر 2013 یعنی صرف پانچ دن کے بعد ہماری واپسی ہوئی تو میں سرزمینِ سیام ( تھائی لینڈ کا پرانا

Read more

ناول ”کائٹ رنر“ میں علامت نگاری

خالد حسینی، افغان نژاد امریکی ناول نگار اور معالج ہیں جنھوں نے اپنے پہلے ہی ناول ”کائٹ رنر“ سے شہرت کے قراقرم کو سر کرنے میں کامیاب ہوئے اور ادبی ناقدین سے سندِ قبولیت حاصل کی۔ ان کے دیگر مشہور ناولوں میں ”اے تھاؤزنڈ سپلنڈڈ سنز“ اور ”اینڈ دی ماؤنٹینز ایکوڈ“ شامل ہیں۔ ان کے والد، ناصر حسینی، افغان وزارت خارجہ میں، اور ان کی والدہ ہائی سکول میں فارسی ادب کی معلمہ تھیں۔ 1976 میں، جب خالد کی عمر

Read more

زلفی کی لاڈلی پنکی، 17 ویں یوم شہادت۔

شہید بھٹو خاندان کی تاریخ قربانیوں، شہادتوں، خدمات سے بھری پڑی ہے، گڑھی خدا بخش بھٹو کا قبرستان اس کی مثال ہے، جہاں والد سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو، بیٹے میر مرتضیٰ بھٹو، شاہنواز بھٹو، سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت کراچی کارساز بم دھماکے کے سینکڑوں شہداء کی قبریں اس بات کا ثبوت ہے کہ بھٹو خاندان نے وطن عزیز پاکستان، قوم، دھرتی، جمہوریت اور آئین کے لئے قربانی دے کر مثال قائم کیا ہے۔ لیکن ملک،

Read more

دریائے موزلے کے کنارے ریمیش کی سیاحت

دو تین دنوں سے ہم مسلسل ایک سروس سٹیشن پر گاڑی کی سروس کروانے کے لیے جا رہے تھے لیکن وہاں پر پہلے ہی کچھ رش اس قدر زیادہ ہوتا ہے کہ ہمیں واپس آنا پڑتا کیوں کہ پہلے دن ہی ہم نے سروس چارجز کی ادائیگی کر کے ٹوکن خرید لیا تھا۔ اس لیے اب سروس یہیں سے کروانا لازمی تھا۔ ورنہ پندرہ یورو میں خریدا گیا ٹوکن ضائع ہو جاتا۔ ایک دن وہاں گئے تو تین چار گاڑیاں

Read more

جمہوریت، فاشزم اور کمیونزم

ڈاکٹر خالد سہیل کا سوال۔ محترمہ معظمہ سارہ علی صاحبہ سیمینار کے بعد میں چاہتا ہوں کہ آپ جمہوریت، فاشزم اور کمیونزم ان تینوں نظاموں کے بارے میں اپنی رائے اور ان کا فرق ان کی چند مثالوں کے ساتھ ایک مضمون میں قلمبند کر کے اپنی رائے سے آگاہ کریں؟ میرے محترم دوست ڈاکٹر خالد سہیل، ڈاکٹر صاحب آپ کے سوال کا تیسرا حصہ کمیونزم پر میری رائے پر مشتمل ہے یہ وہ danger area ہے جس میں داخل

Read more

سوکھا دریا، شاعر، عورت اور بٹوارہ

پنجابی کلینڈر کے مطابق انگریزی (جارجین) کلینڈر کے اگست اور ستمبر کے مہینے ”ساون“ اور ”بھادوں“ کہلاتے ہیں یعنی بارش کے مہینے۔ اگست 1947 میں بھی خوب جم کر موسلا دھار بارشیں ہو رہی تھیں۔ 14 اور 15 اگست 1947 دو ایسے تاریخ ساز دن تھے جب ہندوستان آزاد ہوا اور پاکستان معرض وجود میں آیا۔ دونوں ممالک کے باشندے آج تک ان تاریخوں میں خوشی کے شادیانے بجاتے ہیں لیکن 1947 میں یہ خوشیاں فوراً ہی ماند پڑ گئی

Read more

تحریک انصاف کے خلاف پاک فوج کا ’اعلان جنگ‘

پاکستان تحریک انصاف نے اگرچہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی پریس کانفرنس میں لگائے گئے الزامات کو فرسودہ کہہ کر مسترد کیا ہے اور کہا کہ وہ صرف ایک شفاف آئینی نظام کے لیے کام کر رہی ہے۔ لیکن گزشتہ روز کی پریس کانفرنس میں آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ تخریبی سیاسی قوتیں اپنی مرضی مسلط کرنے کے لیے تشدد اور غیر قانونی راستے اختیار کر رہی

Read more

شام اور بدلتا بیانیہ! چند تاثرات

سقوط دمشق کے ساتھ ہی دوسری جنگ عظیم کے بعد اور اسرائیل کے قیام کے ساتھ ابھرنے ہونے والی عرب قوم پرستی کی لہر اب دم توڑ چکی ہے۔ اس لہر کے سرخیل مصر کے جمال ناصر اور پھر عرب بعث پارٹی تھے۔ اپنے عروج کے دور میں اس لہر نے تقریباً ساری عرب دنیا کو (کم از کم عوامی سطح پر) اپنی سحر میں جکڑ رکھا تھا۔ عرب قوم پرستی کے دوران ایک وقت ایسا بھی آیا کہ مصر

Read more

ہندوستانی مسلمانوں کا اصل مسئلہ: مارکسی نقطۂ نظر سے

جب بھی ہندوستان کے مسلمانوں کا ذکر ہوتا ہے تو ہم ان کے حالات و واقعات کا جائزہ مذہبی بنیادوں پر کرتے ہیں جو کہ کسی حد تک ضروری اور جائز بھی ہے لیکن یہ طریقہ ہندوستانی مسلمانوں کو درپیش مسائل کا فہم حاصل کرنے کے لئے کافی نہیں ہے۔ اس مقصد کے لئے مزید کئی عناصر کا علم ہونا ضروری ہے، جن میں سے ایک پہلو معاشی ہے۔ ہمارے ہاں لوگ ہندوستان میں مقیم مسلمانوں کے مسئلے کو مذہبی

Read more

بے نظیر سلامت تیری توقیر

نوحہ خوانی کرتی پرسہ دیتی صف ماتم بچھاتی آشفتہ حال کر گئی 27 دسمبر کی وہ اداس بے آس شام شفق کی سرخی بھی لال تھی۔ شاہ خاور بھی ڈوبنے کو بے تاب تھا ہر آنکھ اشک بار اور دل بوجھل تھا جیالوں کے علاوہ بیسیوں کے حلق میں آنسؤں کا ذخیرہ جیسے پھنس گیا تھا۔ سر نوچتے سینہ کوبی و بین کرتے بی بی کی جدائی کے نوحے پڑھتے سبھی ماتم کناں تھے۔ 27 دسمبر 2007 ء کی ظالم

Read more

” التباس“ سے التذاذ

التباس عربی لفظ ہے جس سے مراد ایک جیسی کیفیت کے سبب شبہے میں پڑ جانے کے ہیں۔ ”التباس“ معروف شاعر شناور اسحاق کا پہلا شعری مجموعہ ہے، جن سے گجراں والا فخر نسبت رکھتا ہے۔ رنگین سرورق پر ”التباس“ نظام شمسی کے پس منظر میں نمایاں اور پس منظر میں کئی مرتبہ مدہم لکھا آتا ہے۔ فلیپ پر ”یہ 1982 ء کی بات ہے“ کے عنوان سے شاعر نے اپنے دور طالب علمی کی مختصر جھلک دکھائی ہے۔ انھوں

Read more

غزل گوئی میں منفرد لب و لہجہ کا شاعر شکیب جلالی

اردو ادب میں جس شاعر کی خودکشی کے واقعہ نے سب سے زیادہ شہرت حاصل کی وہ شکیب جلالی تھے۔ ان کا اصل نام سید حسن رضوی تھا لیکن شکیب جلالی کے نام سے مشہور ہوئے۔ آپ 1934 کو اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔ آپ ایک شاعر اور مترجم بھی تھے۔ انھوں نے اپنی شاعری کا آغاز محض 15 یا 16 برس کی عمر میں کیا۔ ان کا ایک شعری مجموعہ ”روشنی اے روشنی“ ان کی وفات کے چھ برس

Read more

27 دسمبر2007 سے نو مئی 2023 تک

 27دسمبر2007 کو آج ٹھیک سترہ برس گزر گئے۔ اس شام راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا تھا۔ کیا یہ محض اتفاق ہے کہ آج کے اخبارات میں ان 60 افراد کوفوجی عدالتوں سے قید کی سزاﺅں کی خبر شائع ہوئی ہے جنہیں 9 مئی 2023 کو فوجی تنصیبات پر حملوں کا مجرم پایا گیا۔ وقت کا جبر ہے کہ 2015 میں 21ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم ہونے والی فوجی عدالتیں 6جنوری 2017 کو ختم ہونا تھیں۔23

Read more

موسیقی کی مسیحائی

(جہاں الفاظ ناکام ہوجائیں، موسیقی کلام کرتی ہے۔ ہانز کرسچن اینڈرسن) وقت ظالم ہے جو ایک گھر آنگن میں جیون بتانے والے بہن بھائیوں کو بیدردی سے دور پھینک دیتا ہے۔ کوئی امریکہ تو کوئی انگلینڈ تو کوئی پاکستان میں۔ دوری کے یہ داغ بہت سوں کی قسمت کا حصہ ہیں۔ لیکن فاصلے اور وقت کی سفاکی دلوں پہ لکھی انمٹ محبت کے گیتوں کو کیسے مٹا سکتی ہے۔ تین سال قبل لیڈز (انگلینڈ) سے بھابی نے بتایا کہ ان

Read more

دسمبر کا مہینہ!

عمومی طور پر دسمبر کا مہینہ شاعروں کو بے حد پسند ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شعر و شاعری میں دسمبر کا خصوصی ذکر ملتا ہے۔ اس مہینے میں کسی شاعر کو اپنے محبوب کی یاد ستاتی ہے اور کسی کو محبوب کے ساتھ گزرے وقت کی۔ سال کا یہ آخری مہینہ یقیناً خاص اہمیت کا حامل ہے۔ ہم میں سے بیشتر، سال کے اس آخری مہینے میں کچھ نہ کچھ حساب کتاب ضرور کرتے ہیں۔ گزرے برس پر نگاہ

Read more

ایران پاکستان تعلقات۔

میں انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کا شکر گزار ہوں میں سفیر ایران رضا امیری، سینیٹر مشاہد حسین، صدر انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز ایمبیسیڈر جوہر سلیم، پروگرام موڈیریٹر فراز نقوی اور سیمینار میں شریک تمام معزز مہمانان گرامی کو سلام پیش کرتا ہوں اہم موضوع پر مجھے آپ صاحبان دانش کے سامنے اپنے خیالات کے اظہار کا موقع فراہم کیا ”ایران کا عالمی نکتہ نظر اور پاک ایران تعلقات کے لئے بہتر مواقع“ ایک ایسا موضوع ہے کہ جس پر نہایت

Read more

منقش مرغ اور اونی بھیڑ کی حکایت

غریب قلم مزدوروں کی کیا بضاعت ہے۔ سیٹھ صاحب اور ان کے موروثی پرچہ نویسوں کی نگہ نیم باز کے اشارے پر رکھے چراغ ہیں۔ اک پل کی پلک پر دنیا ہے۔ صاحبان محرم راز نے ٹیڑھی آنکھ سے دیکھا تو روٹیوں کے لالے پڑ جاتے ہیں۔ ٹھیک اسی طرح جیسے فیض صاحب جیل گئے تو مشتاق گورمانی کی بن آئی اور سالک صاحب کی سرگوشی سے ”امروز“ میں چراغ حسن حسرت کا چراغ دھواں دے گیا۔ کچھ ہفتے قبل

Read more

سعیدہ گزدر۔ ترقی پسند ادب کا ستارہ

پاکستان میں ترقی پسند خیالات کے داعی ایک ایک کر کے ہم سے بچھڑتے چلے جا رہے ہیں۔ راحت سعید جو ”ارتقا“ ادبی و سماجی مجلے کے بانی ارکان میں شامل تھے اور ترقی پسند تحریک کو جاری رکھنے میں مصروف عمل تھے 23 اکتوبر کو کوچ کر گئے۔ اس کے بعد دو ہفتوں کے اندر بائیں بازو کی سیاست اور ترقی پسند ادب کی مایہ ناز شخصیت سعیدہ گزدر بھی روانہ ہو گئیں۔ اُن کا انتقال 7 نومبر 2024

Read more

ہیرا منڈی سے کیفے خانوں تک کا سفر

لاہور میں ایک بازار ہے جس کو بازار حسن کہا جاتا ہے، اس بازار کو ایک اور نام سے بھی پکارا جاتا ہے وہ نام ہے، ہیرا منڈی، ہیرا منڈی کی 17 ویں صدی میں قائم ہوئی، اس کو شاہی محلہ بھی کہا جاتا ہے، اس کی تاریخ کے جھنجھٹ میں نہیں پڑنا چاہتا، بس اتنا ذکر کردوں کے قیام پاکستان سے قبل نواب اپنے بچوں کو تہذیب اور ادب و آداب سکھانے کے لئے اس بازار کی طائفوں کے

Read more

ہندوستان اور فارس پر قبضے کے لیے افغانوں کی جدوجہد

محمد حسن کاکڑ مشہور افغان مورخ اور کئی کتابوں کے مصنف ہیں جو افغان امور پر ایک اتھارٹی کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ "افغان، افغانستان، اور ہندوستان اور فارس پر قبضے کے لیے افغانوں کی جدوجہد۔” نامی کتاب انہوں نے دری زبان میں لکھی ہے جس کا پشتو میں ترجمہ سمیع اللہ زیار نے کیا ہے اور اسے تکتو کتاب کور کوئٹہ نے 2012 میں شائع کیا۔ یہ کتاب 110 صفحات پر مشتمل ہے جس میں سیر حاصل کتابیات اور

Read more

سیاسی استحکام کے لئے سیاسی آزادی کی حدود کا تعین اور وضاحت ضروری ہے

اس وقت حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی باتیں چل رہی ہیں جو خوش آئند ہیں لیکن ساتھ ہی سول نافرمانی کی خبریں اور تیاریاں بھی جاری ہیں اس لئے اگر مذاکرات ہوں تو ان کے نتائج کو پائیدار بنانے اور مستقبل کے لئے احتجاج اور مطالبات کا کوئی پیمانہ ترتیب دیتے ہوئے سیاسی حدود کا تعین اور اس کی وضاحت کو بھی ان مذاکرات کا حصہ بنانا ہو گا تاکہ ماضی جیسے غیر مستحکم کرنے والے

Read more

ہمہ یارانِ جامعہ، تلہ گنگ کا اے حمید اور بدلتا سماج – جنریشن زی

دسمبر اس لحاظ سے ثروت مند رہا کہ یکے بعد دیگرے نور احمد جانجھی صاحب بوساطت (محترمی اللہ نواز سموں ) ، تنویر ملک صاحب اور عثمان قاضی صاحب کی ’ہڈ بیتیاں‘ سرکاری قاصدوں کے ہاتھ سے وصول ہوئیں۔ گزشتہ ایک برس سے آس پڑوس والے ”کان بردوش“ ’ڈاکٹر صاحبہ کے نام ایک اور کتاب کا پارسل‘ سے بتدریج آشنا ہو رہے ہیں۔ ”دراز اور تیمو“ کے دور میں یہ بیگانگیٰ شوق! (اُن کی سرد آہیں موسم اور سماعت کو

Read more

مریم نواز کا دورہ چین

ذوالفقار علی بھٹو نے پاک چین دوستی بارے میں تاریخی جملہ کہا تھا کہ ”پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند، شہد سے زیادہ میٹھی اور سمندر سے زیادہ گہری ہے۔“ جس میں نواز شریف نے ”پاک چین دوستی فولاد سے زیادہ مضبوط“ کر دیا جس کے جواب میں چینی وزیر اعظم نے کہا کہ ”اگر چین سے پیار کرتے ہو تو پاکستان سے بھی پیار کرو“ پاکستان 1947 ء میں قائد اعظم اور چین 1949 ء میں ماؤزے

Read more

”سیاسی عدم استحکام“ کا بیانیہ!

کیا پاکستان واقعی کسی ’سیاسی عدمِ استحکام‘ کا شکار ہے یا یہ محض بیانیہ تراشی کے ہُنر کی معجزہ کاری ہے جو ”حقیقتِ ثابتہ“ کے طور پر دِل و دماغ میں بو دی گئی ہے؟ ”عدمِ استحکام“ کے مَرض کی تشخیص کے لئے ریاست کے تین بنیادی ستونوں، انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ کی نبض کا جائزہ لینا ہو گا۔ دیکھنا ہو گا کہ کیا ان میں سے کوئی ایک ستون بھی متزلزل ہے؟ کیا یہ خطرہ منڈلا رہا ہے کہ

Read more

مذاکرات کہانی: کوئی ایسا نہیں آ کر جو منا لے مجھ کو

پی ٹی آئی نے اپریل 2022 ء میں اقتدار سے محرومی کے بعد جتنی بھی جدوجہد کی اس کا مقصد شہباز شریف کی حکومت کو بائی پاس کرنا اور بالا بالا معاملات طے کرنا تھا مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ اس لیے بعض پارٹی رہنماؤں اور اتحادیوں نے خان کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے کا مشورہ دیا۔ ان میں بیرسٹر گوہر علی خان اور محمود خان اچکزئی شامل ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے ”غیر مشروط اور جامع“

Read more

فلسفہ قوم پرستی کیا ہے؟

  قوم پرستی ایک انتہائی اہم ڈاکٹرائن ہے جس کا مقصد قومی ریاست کی تشکیل کرنا ہے۔ ایک قوم ایک ملک کا نظریہ دراصل قوم پرستی کی اساس ہے۔ قوم پرستی ایک سیاسی، سماجی اور ثقافتی نظریہ ہے جو کسی خاص قوم کے لوگوں کے درمیان اتحاد، شناخت اور خودمختاری کے احساس کو فروغ دیتا ہے۔ یہ نظریہ اس تصور پر مبنی ہے کہ قوم، ریاست کی بنیاد ہونی چاہیے اور ہر قوم کو اپنے مفادات، زبان، ثقافت اور خودمختاری

Read more

ملک شام کا المیہ

  آج ملک شام کے بارے میں کچھ حقائق بتانے کی جسارت کر رہا ہوں۔ شام (سوریہ) کی تاریخ کئی ہزار سالوں پر محیط ہے اور یہ دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں اور انسانی آبادیوں میں شمار ہوتا ہے۔ شام کی تاریخ کو مختلف ادوار میں تقسیم کیا جاسکتا ہے، جن میں قدیم، وسطی، اور جدید دور شامل ہیں۔ آئیے! شام کی تاریخ کے اہم ادوار اور اس کی تباہی کے اسباب پر روشنی ڈالتے ہیں : قدیم دور :

Read more

پاکستانی سیاست کا گردشی قرضہ

میرا خیال ہے کہ اگر گردشی قرضہ جیسی کوئی چیز سیاست میں بھی ممکن ہو تو وہ پاکستان ہی میں ہو سکتی ہے، توانائی میں البتہ اور ممالک بھی گردشی قرضہ میں پھنسے ہیں۔ چونکہ میرا تعلق توانائی کے شعبہ سے ہے اس لئے بھی سمجھتا ہوں کہ شاید اس کے گردشی قرضہ کے مسئلہ کا حل تو کبھی ہو جائے یا آج کل کے اٹھائے حکومتی اقدامات سے یہ اب بڑھ نہیں رہا لیکن سیاست والا حل طلب ہے

Read more

انیسویں صدی کے یورپ کے اردو سفرناموں پر سرسری نظر

سفر وسیلہ ظفر ہوتا ہے۔ سفر کی کئی اقسام ہیں جیسے تعلیمی سفر تعلیم کے لئے، تبلیغی سفر، تجارتی سفر، سیاسی سفر (یورپ میں ریفیوجی بننا) ، شاہی سفر بادشاہ یا حکمراں کا، جنگی سفر، مہماتی سفر ایڈونچرز کرہ شمالی جانا ماؤنٹ ایورسٹ، تصوراتی سفر چاند یا مریخ پر جانا، ہجرت کا سفر کسی دوسرے ملک چلے جانا، مذہبی سفر حج بیت اللہ یا در گاہ، سفیروں کے سفارتی سفر، ادبی سفر مشاعرے یا لیکچرز، تفریحی سفر۔ سر سید نے

Read more

نیوکلیر یوتھ

نیوکلیر ہتھیاروں کے بارے میں تو آپ نے ضرور پڑھا اور سنا ہو گا مگر نیوکلیر یوتھ آپ کے لیے بھی شاید ایک اچنبھے کی بات ہو گی۔ آغاز میں صرف اتنا کہوں گا کہ جس طرح دنیا کا یہ دعوٰی ہے کہ ہم نے نیوکلیر ہتھیاروں کا حصول صرف قیام امن اور تحفظ کے لیے کیا ہے مگر آپ کو بھی معلوم کہ نیوکلیر ہتھیاروں کے استعمال سے صرف لا متناہی تباہی ہی پھیلتی ہے۔ اسی طرح آج کی

Read more

دوسرے کمرے میں بیٹھا خیال

عالیہ مرزا کی کتاب کا عنوان ہی اتنا انوکھا اور دلکش ہے کہ آپ پہلے سے ہی سوچ لیتے ہیں کہ آپ اس کتاب کو پڑھیں گے ضرور اور ممکن ہوا تو اس کے بارے میں کچھ لکھیں گے بھی۔ ”دوسرے کمرے میں بیٹھا خیال“ کے عنوان سے شائع ہونے والی عالیہ کی نثری نظموں کی پہلی کتاب گلزار جیسے معتبر اور بے مثال نثری نظمیں لکھنے والے کے تبصرے کے ساتھ شائع ہوئی ہے۔ اس پر ہم ان کی

Read more