بستی والوں اور سیاست والوں کے درمیان پڑا پردہ

ہماری سیاست اور سیاست دانوں کے اندرونی حالات کا موازنہ برصغیر کے لٹریچر کی تقریباً سو برس پرانی ایک کہانی ”پردہ“ سے کرتے ہیں۔ کہانی کے مطابق بخشو کے دادا محصول کے محکمے میں داروغہ تھے۔ آمدنی مناسب تھی۔ ان کے دو بیٹے تھے جو ریلوے اور ڈاکخانے میں ملازم تھے۔ دونوں کی شادیاں ہوئیں، بچے ہوئے اور خاندان بڑھتا گیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خاندان کے افراد آبائی گھر سے نکل کر دور دراز علاقوں میں چلے گئے۔

Read more

سوشنانت سنگھ کی خود کشی بمقابلہ قاسم علی شاہ

حال ہی میں بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سوشانت سنگھ جس کو ہم پاکستانی ایک مشہور فلم PK پی کے میں سرفراز کے نام سے جانتے تھے ممبئی میں اپنے ہی اپارٹمنٹ میں خود کشی کر لی۔ ویسے تو فلم میں سرفراز نے دھوکا نہیں دیا تھا لیکن حقیقی زندگی میں سرفراز سب کو دھوکا دے گئے۔ سوشنانت سنگھ کی اس خودکشی کو لے کر میڈیا اور خاص طور پر سوشل میڈیا میں خود کشی جیسے انتہائی اور غلط قدم

Read more

پارلیمنٹ کو رہا کیا جائے

اختلاف رائے کسی بھی جمہوری انتظام کا حصہ ہوتا ہے لیکن اگر اختلاف الزام تراشی، عناد، دشمنی اور ضد میں تبدیل ہوجائے تو ملک میں جمہوریت کے علاوہ سلامتی کو بھی اندیشے لاحق ہوسکتے ہیں۔ اس کے مظاہر اس وقت پاکستان میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس وقت نہ عسکری حلقوں کی طرف سے جمہوری انتظام لپیٹنے کا اندیشہ ہے اور نہ ہی عدالت عظمی براہ راست حکومت یا پارلیمنٹ کے اختیار کو چیلنج کرے گی لیکن حکمران جماعت نے احتساب

Read more

And The Doctor Went Dutch…

امتحان کی دبدھا میں گم ہم شاید اسی طرح بھٹکتے رہتے اگر جان نورسینی سے ملاقات نہ ہو گئی ہوتی۔ انہوں نے ہمارے تمام سوال سنے بلکہ تابڑ توڑ حملے برداشت کیے، مسکرائے اور کہنے لگے، ” آپ کو ایجوکیشن کی فیلڈ بلا رہی ہے” “ایجوکیشن”، ہم نے آنکھیں پٹپٹائیں، “آپ جانتے ہیں، ہم کل وقتی گائناکولوجسٹ ہیں، نوکری چھوڑ کے یونی ورسٹی کیسے جا سکتے ہیں؟” "آپ جیسوں کے لئے ہی تو ماسٹرخت ہے” “یہ ماسٹرخت کس بلا کا

Read more

کون مظلوم مصنف؟ پبلشر؟ یا قاری۔ ؟

یقین کریں کچھ صحافیوں ادیبوں میں بلا کا مطالعہ ہو تا ہے۔ وہ کتاب سے محبت اور عشق کرنے میں انگریز کو پیچھے چھوڑ دیتے ہیں۔ جو کہ دعویٰ کرتے نہیں تھکتے کہ ان سے بڑا کتب بین کوئی کیا ہوگا۔ پچھلے تین چار ماہ سے کرونا نے سب لکھنے پڑھنے والوں، آوارہ منش ادباء اور شعراء اور سفر نامہ نگار سیلانیوں کو گھر بٹھا دیا ہے۔ ان میں جو سیانے نکلے انہوں نے تخلیق کے کرب کو انجوائے اور قلم

Read more

کورونا وائرس اور سوشل میڈیا

نوول کرونا وائرس کا مرض پوری دنیا میں پھیل چکا ہے جس نے دنیا بھر کے ممالک کی صحت، معیشت اور استحکام کو شدید خطرہ لاحق کیا ہے۔ آپ نے گزشتہ مہینوں کے دوران کروناوائرس کے لحاظ سے بہت کچھ سنا ہو گا۔ اس وائرس نے کسی بھی دوسری مرض یا آفت کی نسبت لوگوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے انہیں گھروں پر رہنے کو مجبور تو کیا ہی ہے ساتھ ہی اس سلسلے میں لوگوں کا وائرس

Read more

وبا ایک سنہری موقع

فرصت کے لمحات بادلوں کی طرح جلد گزر جاتے ہیں عقل مندافراد ان لمحات سے فائدہ اٹھاتے ہیں، بے کار اور سست افراد ہمیشہ ”اچھاوقت آئے گا“ کے انتظار میں بہانے بناتے ہیں اور اپنا قیمتی ترین وقت برباد کرتے ہیں۔ مشہور مقولہ ہے : ”زندگی آپ کو لیموں دیتی ہے آپ اس کا پانی بنادو ”اب یہ ہم پہ منحصر ہے کہ لیموں کا پانی بناتے ہیں یا اس کا رس ناکارہ بنادیتے ہیں۔ سال رواں کے آغاز سے

Read more

دلی سے اہل لاہور کے نام۔۔۔ ایک تعزیت نامہ

بھائی محمود الحسن، آپ کی وال پر ظفر حسن صاحب کے گزر جانے کی خبر دیکھی۔ دل ڈوبنے لگا۔ نومبر میں اُن سے ایرج مبارک کے گھر پر، اس کے بعد ڈیفنس کے کلب میں ناشتے کی میز پر ملاقات ہوئی تھی۔ کسے پتہ تھا کہ یہ آخری ملاقات ہے۔ آج آپ نے تصویر یں بھیجیں تو خیال آیا کہ اُس روز ملاقات کی صبح ہم سب خاموش بیٹھے ہوئے تھے۔ معلوم نہیں کیا سوچ رہے تھے۔ انتظار صاحب جب

Read more

معاشقانہ زندگی اب ماسکانہ ہوگئی

کورونا جیسے بے رحم صیاد نے نے اچھلتے، کودتے وجود کو خوف کا ماسک پہنا کر ذات کی جیل میں سکڑ کر بیٹھے رہنے پر مجبور کر دیا۔ حکم ہوا، تازہ ہوا سے فاصلہ رکھو، اپنی ہی سانس کے چکر میں الجھے رہو۔ ٹڈی دل، بے وقت بارشیں اور دیگر بحران بھی کم نہ تھے مگر خوف کا بحران زیادہ شدید ثابت ہوا۔ فکر تک محصور کر لی گئی۔ اندیشوں کی سولی تھامے کھڑے وقت نے نئی نئی خبروں کی

Read more

گالیاں دینے سے حالات نہیں بدلا کرتے دوست

سوشل میڈیا پہ ہر شخص خود کو برائیوں سے مبرا، سخی، حساس اور اچھا پیش کرتا ہے۔ پاکستانی سوشل میڈیا پہ نظر ڈالیں تو ہر شخص آپ کو فرشتہ محسوس ہو گا مگر حقیقت اس سے کوسوں دور ہوتی ہے۔ جب آپ تحریر پڑھتے ہیں تو صاحب تحریر سے قاری کا اک تعلق پیدا ہو جاتا ہے۔ مجھے آب بیتیاں پڑھنے کا بہت شوق ہے آپ کسی بڑے شاعر ادیب اور بیوروکریٹ کی آب بیتی پڑھیں تو ایسا لگے گا

Read more

جج فیصلے کن حالات میں دیتے ہیں؟

سچ کے سفر میں بہت تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سفر میں پھولوں کی مالا نہیں پہنائی جاتی بلکہ راستے میں کانٹے بچھائے جاتے ہیں تاکہ راہی اپنا راستہ بدل لے۔ مگر جو لوگ سچ کے راستے پر چلنے کے عادی ہوں ہزاروں رکاوٹوں کے باوجود اپنا سفر جاری رکھتے ہیں اور بالآخر کامیابی حاصل کرتے ہیں۔

گزشتہ سے پیوستہ ہفتے سپریم کورٹ کے نیک نام جج فائز عیسٰی کی اہلیہ نے اسلام آباد کے ایک تھانے میں رپٹ درج کروائی کہ ان کے خاوند کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ پاکستان عدلیہ کی تاریخ میں ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ کسی جج کو قتل کی دھمکیاں دی گئی ہوں۔ تاریخ کے اوراق الٹ کر دیکھیں تو یہ ضرور پڑھنے کو ملے گا کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک جس نے بھی سچائی کے راستے پر چلنے کی کوشش کی اسے دھمکیاں دی گئی۔ ڈاکٹر جسٹس جاوید اقبال اپنی کتاب ”اپنا گریباں چاک“ میں لکھتے ہیں کہ ایک بار جنرل ضیا الحق نے انھیں ایک کانفرنس میں تقریر کے لیے بلایا پہلے تو انھوں نے معذرت کی کہ سپریم کورٹ میں بیٹھے ایک جج کی حیثیت سے اس کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار نہیں کر سکتا۔

Read more

کروونا واٸرس ، میڈیا اور ہم

جب سے دنیا میں کروونا کی وبا نمودار ہوئی ہے ہمیں اس سے بہت کچھ دیکھنے کو، سیکھنے کو ملا۔ اگر یہ کہیں کہ اس میں میڈیا کا کردار آگے ہے تو یہ حقیقت ہے۔ اب آتے ہیں کروونا وائرس ہے کیا اور اس کی علامات کیا ہیں؟ کرونا وائرس کی عام علامات میں نظام تنفس کے مسائل (کھانسی، سانس پھولنا، سانس لینے میں دشواری) ، نزلہ، نظام انہضام کے مسائل (الٹی، اسہال وغیرہ) اور کل بدنی علامات (جسے تھکاوٹ) شامل

Read more

کھلاڑیوں کا کھلاڑی ”کورونا“

لالی وڈ ہو یابولی وڈ، اب تک بے شمار فلموں کے ٹائٹل میں لفظ کھلاڑی استعمال کیا گیا جیسے، ہم کھلاڑی پیار کے، کھلاڑی، کھلاڑیوں کا کھلاڑی، میں کھلاڑی تو اناڑی، انٹرنیشنل کھلاری، مسٹر ایند مسز کھلاڑی، کھلاڑی 420، سب سے بڑا کھلاڑی، کھلاڑی 786 وغیرہ۔ رومانس اور ایکشن سے بھرپوران تمام فلموں کا کھلاڑی ہیرو ہوتا ہے جبکہ حقیقی زندگی میں جس طرح کورونا دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو ہوگیاہے اس سے تویہ لگتا ہے کہ اب کھلاڑیوں کا

Read more

سستا فمینزم: عورت کی مظلومیت کا ایک اور رخ

بیٹی پیدا ہونا شاید اس معاشرے میں اعزاز نا ہو، پر عورت ہونا اس معاشرے میں کسی اعزاز سے کم نہیں ہے وہ بھی آج کی عورت ہو، اور آج کی دنیا کے ساتھ چلنا جانتی ہو تب تو وہ کسی بلا سے کم نہیں ۔ آج کی دنیا ہے کیا ایک فمینسٹ عورت کی نظر سے می ٹو کا سستا استعمال، ہاے میری عزت میری چادر، میں پاکیزہ، میں حیادار وفادار، باکردار وغیرہ میں آج کی ڈیجیٹل دنیا ملا

Read more

بار روم کا ہائیڈ پارک

آج جب میں سینئر وکلاء کے کمرے میں پہنچا، تو کاظمی صاحب آئے تو نہیں تھے، پر آنے ہی والے تھے اور یہ بات ملک صاحب سے پتہ چلی کیونکہ وہ بتا رہے تھے، کہ کاظمی صاحب بار روم کی لائبریری میں فوٹو کاپیاں کراتے ہوئے دیکھے گئے ہیں، اس بات کی ہمنوائی پنڈال میں بیٹھے ہوئے دیگر عینی شاہدین نے بھی کی۔ اس دوران خلجی صاحب فیاض یوسفزئی سے سوات میں تازہ ترین سیروسیاحت کی صورت حال پر محوگفتگو

Read more

پنجاب کی سرزمین اور بلونت سنگھ

وہی زمین۔ وہی مٹی۔ وہی خوشبو۔ جگا سے کالے کوس تک کے فاصلے کو بلونت سنگھے کے افکار وخیالات میں نمایاں تبدیلیاں آئیں۔ مطالعہ اوران کے تجربات ومشاہدات نے ان کے تخلیقی سفر میں نئی نئی راہیں کھولیں اور وہ آگے بڑھتے چلے گئے۔ پنجاب، پنجاب کے رہن سہن، رسم ورواج کوموضوع تحریر بنانے والوں کی کمی نہیں رہی۔ مگرمیراخیال ہے کہ بلونت سنگھ کا پنجاب اورتھا اور وہ انوکھا پنجاب جو ان کی تخلیقات میں نظرآتا ہے صرف اورصرف

Read more

ہم کرونا اور دنیا کا مستقبل

کچھ باتیں کسی حد تک ہمیں اس وبا کے متعلق ابھی سے تسلیم کرنی شروع کر دینی چاہیں، تا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں ہم مزید ابہام سے بچ سکیں۔ کرونا کے بعد کی دنیا کیسی ہو گی یہ تو خدائے بزرگ وبرتر اللہ کی ذات ہی جانتی ہے۔ لیکن چند باتیں طے ہیں کہ سماجی فاصلے کی حدود و قیود اگلے چند مہینے ہمارے تعاقب میں رہیں گی جب تک اس وبا کا علاج دریافت نہیں ہو جاتا۔

Read more

ہم پاکستانی اور وبا کے یہ دن

وطن عزیز میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے (یہ سرکاری اعداد وشمار ہیں، طبی ماہرین کے مطابق تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے ) ۔ اگرچہ اب نئے کیسیز کم رپورٹ ہو رہے ہیں لیکن وبا کے پھیلاؤ کا خطرہ ابھی بھی موجود ہے، اسی خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے ملک کے مختلف شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے، جس کی وجہ سے نئے کیسیز بتدریج کم

Read more

سید منور حسن: ایسا کہاں سے لاؤں۔۔۔۔!

دکھ ہے کہ بیان سے باہر ہے۔ وبا کے ہنگام کہ جب بے چینی اور خوف نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں دھرتی کے روشن چراغ بجھتے جاتے ہیں۔ خیر بانٹنے والے رخصت ہوئے جاتے ہیں۔ یوں کہ جیسے تسبیح کے ٹوٹنے پر دانے گرتے ہی چلے جاتے ہیں۔ ستارے روز ٹوٹ کر گرتے ہیں غضب ہوا آج تو، آفتاب ٹوٹا ہے تقسیم ہند سے چھ برس قبل مسلم لیگ سے وابستہ سید خاندان میں اک چراغ ”منور“ ہوا۔ کیا خبر

Read more

شمالی علاقہ جات اداس ہیں

یہ سال 2020 بہت عجیب سال ہے نہ اس میں کوئی خوشی ہے نہ ہی سکون۔ ہر طرف سے بری خبر سننے کو ملتی ہے نہ جانے اس سال نے کتنے گھراجاڑ دیے ’کتنے پیاروں کو دور کر دیا۔ سارے منصوبے‘ ارادے دھرے کے دھرے رہ گئے ’خواب ادھورے رہ گئے۔ اب تو کہا جاتا ہے کہ اپنی زندگی بچا لیں‘ زندگی رہی تو خواب پورے ہو جائیں گے۔ زندگیوں میں بے سکونی بڑھتی جا رہی ہے بھوک افلاس نے

Read more

گنجلگ اعداد و شمار کا کھیل نہ کھیلیں!

عوام پر پیٹرول بم گرا تو حکومتی ترجمانوں نے حسب روایت دفاع کیا اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو جائز کہتے خطے کے دیگر ممالک کی مثالیں دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں اب بھی پیٹرول کی قیمت دوسرے ممالک کے مقابلے میں کئی گنا کم ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ منگول جب کسی ملک پر حملہ کرتے تو اسے تباہ و برباد کر دیا کرتے تھے، کسی بھی ملک کے دفاعی لائن کو توڑنے میں منگولوں کو

Read more

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ننانوے برس

چین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے گزشتہ عرصے میں انتہائی تیزی سے کرشماتی ترقی کی ہے اور آج چین نہ صرف دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے بلکہ عالمی اور علاقائی امور میں بھی قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ زندگی کا کوئی بھی شعبہ اٹھالیں چاہے معیشت، طب، تعلیم، صحت، دفاع، سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی ہو یا پھر خلائی شعبے کی تسخیر اور ٹیلی مواصلات و آرٹیفشل انٹیلی جنس کا انقلاب، چین ہمیشہ آپ کو صف

Read more

کعبے پر پڑی جب پہلی نظر (حج سفرنامہ۔ 6)

رش کی دجہ سے طواف کرنے میں ہمیں تقریباً ڈیڑھ گھنٹا لگ گیا۔ طواف سے فارغ ہو کر ہم کچھ دیر ریسٹ کے لئے بیٹھ گئے۔ کوشش کی کہ مقام ابراہیم کے پاس نفل ادا کرسکیں لیکن رش کی وجہ سے بہت پیچھے جگہ ملی جہاں سب نے باری باری نفل ادا کیے۔ آب زمزم پیا اور فریش ہو کر سعی کے لئے صفا اور مروہ کی جانب بڑھے۔ وہاں بھی رش اسی طرح تھا۔ اماں حاجرہ نے ہزاروں سال

Read more

لاہور کے حبس زدہ موسم میں مہکتی بہار کی آمد۔ ۔ ڈاکٹر صغریٰ صدف

کون کہتا ہے کہ پرستان سے پریاں نہیں اترتیں۔ ۔ ۔ ؟ کون دعویٰ کر سکتا ہے کہ درویشوں اور محبت کرنے والوں سے یہ دنیا پاک ہو گئی۔ ۔ ۔ ؟ ۔ ۔ ۔ ہم ان سے لڑ لیتے تھے، گلہ کر لیتے تھے، روٹھ جاتے تھے لیکن وہ ہمیں منانے کی ماہر۔ ۔ ۔ ہماری دکھتی رگوں کو جانتی، سمجھتی، پہچانتی ہنستی مسکراتی پاس سے گزر جاتی۔ ۔ ۔ ہم اندر سے سمجھتے تھے کہ جب تک یہ

Read more

حسن نثار کے بیٹوں کو غصہ کیوں آتا ہے؟

اس سال اپریل میں مشہور پاکستانی صحافی حسن نثار، جو جنگ گروپ اور جیو ٹی وی سے وابستہ ہیں، کے بیٹوں کی انتہائی غصہ اوردشنام سے بھرپور ویڈیو وائرل ہوئیں۔ گو چہرے مہرے اور حلیہ کو دیکھ کر یہ یقین کرنا مشکل تھا کہ وہ حسن نثار جیسے خوش لباس اور صحتمند شخص کے بیٹے ہیں، مگر دو باتوں کی وجہ سے اس حقیقت کو قبول کرنے میں تامل نہیں ہوا۔ ایک تو ان کے شناختی کارڈزپہ درج کوائف اور

Read more

ڈاکٹر مغیث شیخ۔ ۔ ۔ کیا کمال کا فرد تھا

سوچتا ہو ں کہ ڈھلیں گے یہ اندھیرے کیسے لوگ رخصت ہوئے اور لوگ بھی کیسے کیسے پاکستانی صحافت کے استادوں کے استاد، ممتاز دانشور، تجزیہ نگار، مصنف، میڈیا کی تعلیم میں نئی سے نئی جہتوں کو متعارف کروانے والے عظیم راہنما ڈاکٹر مغیث الدین شیخ بھی رب کے حضور پیش ہوگئے۔ کیا کمال کے فرد تھے جو اپنی ذات میں ایک انجمن اور ادارے کی حیثیت رکھتے تھے۔ کوئی پچیس برسوں پر محیط تعلق تھا اور تعلق بھی ایسا

Read more

صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہے

12 مارچ 2020 وہ پہلا روز تھا جب میں ساتویں جماعت سے بنے اب تک کے دوست غلام نبی کے دفتر پہنچا تو میں نے ہاتھ باندھ کے کہا تھا کہ مصافحہ معانقہ ممنوع۔ غلام نبی 73 برس کا ہے اور اسے لگتا ہے کہ زندگی کے سات برس مزید بچ رہے ہیں کیونکہ اس کا کہنا ہے کہ ان کے گھرانے میں کسی کی عمر اسی برس سے بڑھی نہیں چنانچہ وہ اپنے سات برسوں کو سنبھالے رکھنے کے سبب مجھ سے بھی زیادہ محتاط برائے صحت و عافیت ہے، ہنس پڑا اور مصافحہ کرنے کو ہاتھ نہیں بڑھایا۔

اسی روز شام اس کے بڑے بیٹے سہیل لاشاری اور چھوٹے بھتیجے اعظم لاشاری نے مجھے کھانے پر سہیل کے ہاں مدعو کیا ہوا تھا۔ غلام نبی بولا مجھے بھی بلایا ہے ( باپ بیٹے کے گھر ملحق ہیں ) مگر میں نے کہا ہے کہ میں بس پانچ دس منٹ آ کر کے بیٹھ جاؤں گا۔

Read more

ہیکرز نے کس طرح یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے 11 لاکھ 40 ہزار ڈالر کا تاوان لیا

یونیوریسٹی آف کیلیفورنیا کے کووڈ 19 کے علاج پر تحقیق کرنے والے سرکردہ ادارے نے اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے ہیکرز کو 11 لاکھ 40 ہزار ڈالر کی رقم تاوان کے طور پر ادا کی۔ نیٹ واکر نامی سائبر جرائم میں ملوث گینگ نے یکم جون کو کیلیفورنیا یونیورسٹی پر حملہ کیا تھا۔ اس دوران یونیورسٹی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے وائرس کو پورے نیٹورک میں پھیلنے سے بچانے کے لیے سارے کمپیوٹر بند کر دیے۔ یونیورسٹی

Read more

لوگ کس نفسیاتی وجہ سے خود کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کا لیڈر فریبی یا جھوٹا نہیں؟

اگر انسان خود یا کسی کے مجبور کرنے پر کوئی ایسا عمل یا فیصلہ کرے جس پر یقین نہ رکھتا ہو یا ذہنی و جذباتی طور پر آمادہ نہ ہو تو اس عمل/فیصلے کے حوالے سے ذہن میں خلش رہتی ہے۔ اسی طرح اگر ماضی میں کوئی عمل کیا یا فیصلہ لیا جو حال میں درست ثابت نہ ہو رہا ہو تو بھی ذہنی طور پر بے چینی ہوتی ہے۔ عمل چونکہ ماضی میں کیا ہوتا ہے، اسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا تو لہذا موجودہ سوچ کو ماضی کے عمل/فیصلے کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کی جاتی ہے، جواز تراشا جاتا ہے۔

انسان ہمہ وقت اپنی سوچ، برتاؤ اور عقیدے (عقیدے سے مراد مذہبی عقیدہ نہیں۔ اس سے مراد یقین ہے جو کہ کسی بھی شے کے حوالے سے ہو) کو ہم آہنگ دیکھنا چاہتا ہے۔ اس کے لئے وہ جواز اور جواب دونوں تراشتا ہے۔ لیکن وہ دورانیہ جس میں عقیدہ، رویہ اور برتاؤ آپس میں میل نہیں کھا رہے ہوتے اور انسان ذہنی کشمکش میں ہوتا ہے، اس کو Cognitive Dissonance کہا جاتا ہے۔ اس کیفیت کا فیصلہ سازی پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے۔ اگر اس کیفیت کے محرکات سے آگاہی ہو تو غلط فیصلوں کو ٹھیک کرنے اور نئے درست فیصلے کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Read more

ذہنی بیماریاں اور ندامتیں

ہمارے ہاں دو بڑے مسئلے ہیں۔ غربت اور مذہب کی غلط تشریح۔ غربت تو اللہ جانے کب کم ہو گی مگر مذہب کی قیادت جن لوگوں نے لے رکھی ہے وہ دنیاوی معاملات میں ذہنی طور پر پسماندگی اختیار کیے ہوئے ہیں، انہیں کسی بھی مسئلے کی حساسیت کا اندازہ ہی نہیں ہو پاتا جب تک کہ پانی سر سے نہ گزر جائے۔ ان دو مسئلوں کی وجہ سے پورا معاشرہ دو انتہاؤں میں بٹا ہوا ہے، ذہنی پسماندگی بڑھتی چلی جا رہی ہے، ہمارے معاشرے میں بہت سے لوگ ذہنی مرض کو بیماری کے بجائے دیگر دقیانوسی عوامل کا شاخسانہ قرار دیتے ہیں جیسے گزشتہ زندگی میں ان کے گناہ وغیرہ۔

جب بھی کوئی مریض ہمارے پاس آتا ہے تو وہ پہلے ہی مذہبی علاج کی توقع کے ساتھ آتا ہے، کئی بار تو میں نے بھی سوچا کہ ایک جھاڑو ساتھ رکھ لوں اور لگے ہاتھوں جھاڑ پھونک بھی کر ہی ڈالوں۔ مریض اکثر اس وہم اور احساس گناہ کے ساتھ آتا ہے کہ ہو نہ ہو اس نے یا اس کے باپ دادا نے کچھ ایسے گناہ کیے ہیں جن کی پاداش میں یہ ذہنی مسئلہ بغلگیر ہو گیا ہے یا پھر جنات نے گھر دیکھ لیا ہے ویسے تو جتنا ہمارے ہاں جنات کو کھل کھیلنے کا موقع ملتا ہے شاید پورے کرہ ارض پر اور کہیں نہ ہو۔

Read more

نفسیات، پاکستان اور کرپشن

آپ نے سیاستدانوں اور دنیا کی دیگر اہم شخصیات کے نفسیاتی تجزیے ضرور پڑھے ہوں گے۔ ماہرین نے ھٹلر، مسولینی، اسٹالن اور صدام حسین کی شخصیات کے معرکۃالآرا تجزیے تحریر کیے ہیں۔ ان ماہرین میں ایرک فرام اور ہنری مرے جیسے ماہرین شامل ہیں۔ اس ضمن میں چند ماہرین کے تازہ تجزیے بھی شامل کیجیے۔ ہندوستان کے معروف ماہر نفسیات اشیش نندی نے نریندرا مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے اراکین کے انٹرویوز کے بعد اپنے تجزیے تحریر کیے تھے۔

Read more

ڈگری اور لائسنس کو جعلی بتانے کی حکمت سمجھیں

وزیر ہوابازی کی جانب سے یہ بیان دیے جانے کے بعد کہ سینکڑوں پاکستانی پائلٹوں کا لائسنس مشکوک ہے جن میں سے 28 کے جعلی ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے، بعض لوگ ان پر تنقید کر رہے ہیں کہ انہوں نے غیر ذمہ داری سے کام لیا ہے۔ اس کے نتیجے میں یورپی یونین نے پی آئی اے پر پابندی لگا دی ہے۔ کئی ائرلائنوں کی خبریں آ رہی ہیں کہ انہوں نے پاکستانی فضائی ماہرین کو ایک طرف بٹھا دیا ہے کہ گرد بیٹھ جائے تو پھر جہاز کے قریب جانا یا گھر جانا۔

ہماری رائے میں یہ ایک وژنری فیصلہ ہے۔ ناقدین اس کی حکمت پر غور نہیں کر ہے ہیں۔ یہ ایک بڑی تزویراتی حکمت عملی کا پہلا قدم دکھائی دیتا ہے۔

Read more

دردانہ انصاری کا دنیا کے سب سے گہرے مقام تک سفر: جب ماریانا ٹرینچ کے اوپر پاکستان کا پرچم لہرایا گیا

یہ 29 مئی 2020 کی بات ہے۔ تقریباً 29 گھنٹوں کے ہوائی سفر اور کووڈ 19 کی وجہ سے ہر پورٹ پر پوچھ گچھ کے بعد میں اور یورپ سے پانچ لوگوں کی ایک ٹیم امریکی فوجی جزیرے گوام پہنچی۔

ہمیں مخصوص سیکیورٹی کے ساتھ ایک ہوٹل میں دو دن کے لیے تقریباً بند کر دیا گیا۔ رات کا وقت تھا، کچھ زیادہ دیکھ نہیں پائے۔ لیکن ہر اہلکار فوجی وردی میں ملبوس، یہاں تک کہ ہمارا سامان کمروں میں لے جانے سے لے کر اگلے تین دن تک ہمارے کمروں کے باہر کھانے کے ڈبے رکھنے والے بھی فوجی ہی تھے۔

اللہ معاف کرے لیکن دو راتیں اور تین دن گوانتانامو بے کا سما ذہن میں گھوم گیا اور ڈبوں میں کھانا دیکھا تو ہم ٹیم کے ممبران ایک دوسرے کو کھانے کی تصویریں کھینچ کھینچ کر بھیجتے اور ہنستے رہے لیکن نقاہت سے تقریباً بلبلا اُٹھے۔

Read more

یہ جہاز کون لوگ اڑاتے رہے ہیں؟ مکمل کالم

ہوائی جہاز کے حادثات پر ہالی وڈ میں بے شمار فلمیں بنی ہیں، ان میں سے دو فلمیں البتہ ایسی ہیں جو اگر آپ نے نہیں دیکھیں تو اپنے ساتھ بہت زیادتی کی ہے۔ ایک فلم کا نام Sully ہے اور دوسری کا ”دی فلائٹ“۔ Sully میرے پسندیدہ اداکار ٹام ہینکس کی فلم ہے جو کلنٹ ایسٹ وڈ کی ہدایتکاری میں بنی۔ یہ فلم اس پائلٹ کی سچی کہانی ہے جس کا جہاز جنوری 2009 میں نیویارک کے لاگارڈیا ائر پورٹ سے پرواز بھرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد پرندوں کے غول سے ٹکرا گیا، نتیجتاً جہاز کے دونوں انجن فیل ہو گئے اور پھر جہاز کو دریائے ہڈسن میں ہنگامی انداز میں اتارنا پڑا مگر پائلٹ کی مہارت سے تمام 155 مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے۔

پوری فلم نہایت صاف ستھری ہے، صرف ایک جپھی ہے مگر ایسی پدرانہ شفقت کے ساتھ کہ اپنے انصار عباسی صاحب اگر سینسر بورڈ کے رکن ہوں تو وہ بھی اسے بخوشی پاس کر دیں۔ دوسری فلم ”دی فلائٹ“ میں البتہ کچھ مناظر ایسے ہیں جنہیں منظور کروانے کے لیے ہمیں سینسر بورڈ میں ان کالم نگار کو بٹھانا پڑے گا جن کے بادہ و ساغر کا تسلی بخش انتظام آج تک نہیں ہو سکا اور وہ ہر دوسرے کالم میں اپنی اس محرومی کا رونا روتے ہیں۔ اس فلم میں پائلٹ کا مرکزی کردار ڈینزل واشنگٹن نے ادا کیا ہے جو شراب اور مختلف نشہ آور ادویات کا عادی ہے۔

Read more

سب سے بڑی مردانہ کمزوری

کورونا کی وبا سے پہلے جب تھکا ہارا مرد کام سے واپس آتا تھا تو امید کرتا تھا کہ اس کا استقبال ایسے کیا جائے جیسے میدان جنگ سے آنے والے فوجی کا کیا جاتا ہے۔ اب کبھی لاک ڈاؤن تو کبھی سمارٹ لاک ڈاؤن اور کبھی آج جانے کی ضد نہ کرو ٹائپ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی مرد حضرات گھروں میں بند ہونے پر مجبور ہیں۔

انھوں نے گھر کو ہی میدان جنگ سمجھ لیا ہے اور یہ بھی خود ہی طے کر لیا ہے کہ اس میدان جنگ کا آخری مورچہ کچن بنے اور چونکہ ہر مرد میں ایک چھوٹا موٹا مجاہد موجود ہے، تو فیصلہ ہو گیا ہے کہ اپنے ازلی دشمن کے چھکے کچن میں ہی چھڑائے جائيں گے۔

Read more

کورونا : مجھ پر کیا بیتی ( 2 )۔

ایک اوردوست جو نامور ڈرامہ ڈائریکٹر ہیں ان کے گھر کے پانچوں افراد اس موذی وبا کی زد میں آ گئے۔ پہلے سوچا ٹیسٹ کرا لیں پھر حساب لگایا کہ چالیس ہزار روپے صرف ایک بار کے ٹیسٹوں پر اٹھ جائیں گے، اگلی بار پھر کم از کم اتنے ہی روپے خرچ ہوں گے۔ علامات واضح تھیں لہٰذا فیصلہ کیا کہ ٹیسٹوں پر رقم خرچ کرنے کی بجائے اچھی خوراک اور ضروری نگہداشت پر صرف کی جائے۔ ماشاء اللہ اب تمام افراد صحت مند ہیں۔ لوگ لیبارٹریز کے معیار اور مہنگے ٹیسٹوں کے باعث اب ان سے رجوع نہیں کر رہے جس سے حکومت سمجھ رہی ہے کہ کورونا کم ہورہا ہے۔

سنامکی کے قہوے اور صرف گرم پانی نے میرا پیٹ ہی خراب نہیں کیا جسم کو توانائی کی مہیا کرنے والے پورے نظام کو نقصان پہنچایا۔ یقیناً یہ جڑی بوٹیاں مفید ہوتی ہیں لیکن ان کے استعمال کی مقدار اور طریقہ کسی حکیم سے ہی دریافت کیا جائے۔ عائشہ غذا سے علاج کرتی ہیں۔ برطانیہ اور امریکہ میں ان دنوں ان کے مریضوں نے جلد صحت یابی پائی ہے۔ انہوں نے کچا ادرک تھوڑا تھوڑا کھانے کا مشورہ دیا، اس سے بہتری آئی۔ انہوں نے نیم، سہانجنا اور زیتون کے پتوں کے قہوے پینے کو بھی وٹامن کے حصول کا بہترین ذریعہ بتایا۔

Read more

سردار نصیر ترین: تورغر کے ’مارخور ہیرو‘ اور جنگلی حیات کے تحفظ کی سنہری روایات

سورج دھیرے دھیرے پہاڑوں کی اوٹ سے بلند ہو رہا تھا۔ اس کی سنہری کرنیں پہاڑ اور وادی دونوں کو سونا رنگ کر رہی تھی۔ سلاواتی پہاڑی کی چوٹی پر مجھ سمیت کچھ سرپھرے سلیمان مارخور کو دیکھنے کے لیے سانس روکے دوربین آنکھوں سے لگائے کھڑے تھے۔

جب پیروں کے نیچے پتھر سرک رہے ہوں اور ہر لمحہ ایک دشوار چڑھائی سامنے ہو تو پہاڑوں پر چڑھنا آسان نہیں ہوتا مگر مارخور دیکھنے کے شوق میں ہانپے کانپتے یہ ایڈونچر بہ خوشی کر لیا گیا تھا۔

Read more

کیا جسم فروشی قانونی ہونی چاہیے؟

جسم فروشی دنیا کے قدیم ترین پیشوں میں سے ہے۔ یہ سوال اپنی جگہ کہ آیا یہ مجبوری ہے یا اپنا انتخاب ہے؟ اب اگر جسم فروشی ایک پیشہ ہے تو اسے ایک پیشے کے طور پر ہی کیوں نہیں لیا جاتا؟ اور اگر یہ ایک برائی ہے تو اسے مٹایا کیوں نہیں جاتا؟ اور اگر یہ جرم ہے تو اب تک جاری کیسے ہے؟ یہ پیشہ جتنا پرانا ہے اتنا ہی نا پسندیدہ اور ظالمانہ ہے اسے انسانی حقوق

Read more

میرے سوا کوئی چوائس نہیں

” تکبر عزازیل را خوار کرد“ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہم میں سے بہت سے نہیں بھولے ہوں گے کہ ہم سے بیشتر لوگوں کے قائد نے، جو عدالت کے ہاتھوں قتل کیے جانے یعنی جوڈیشل مرڈر کے بعد آج بھی عوام و خواص کی ایک بڑی تعداد کے اذہان میں زندہ ہیں، کہا تھا کہ ”یہ کرسی بہت مضبوط ہے“ ۔ ۔ ۔ اس کے بعد ہم نے ان کے اقتدار کو بازوال ہوتے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔

ہم سب الحمدللہ مسلمان ہیں اور سمجھتے ہیں کہ کسی کو بھی اپنی زبان سے ایسی بات نہیں کہنی چاہیے جس میں تکبر کا شائبہ تک ہو تاکہ عرش نشین ناراض نہ ہو جائے چہ جائیکہ تکبر کے تیقن کے ساتھ کہنا کہ ”میرے سوا کوئی چوائس نہیں۔“

Read more

میرے استاد ڈاکٹر مغیث الدین شیخ مرحوم (مکمل کالم)۔

چند دنوں میں کیسی کیسی نابغہ روزگار ہستیاں رخصت ہو گئیں۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف کمپیئر طارق عزیز صاحب، ممتاز عالم دین مفتی محمد نعیم صاحب، معروف عالم دین اور ذاکر علامہ طالب جوہری صاحب، جماعت اسلامی کے سابق امیر اور دانشور سید منور حسن صاحب، ممتاز ماہر تعلیم اور جامعہ پنجاب کے ادارہ علوم ابلاغیات کے معمار پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ صاحب۔ اللہ پاک ان سب کو غریق رحمت فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ ڈاکٹر مغیث مجھ

Read more

ریاست اور شہریوں کے درمیان تعلق

پاکستان کی ریاست اور حکمرانی کے نظام کا بنیادی مسئلہ شہریوں کے ساتھ بداعتمادی کی فضا ہے۔ عمومی طور پر ریاست، حکومت اور شہریوں کے درمیان باہمی تعلق ہی ریاست اور معاشرہ کو مضبوط بنانے کی کنجی سمجھا جاتا ہے۔ ریاست اور شہریوں کے باہمی تعلق کو ہم ان کے درمیان عمرانی ماہدہ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ایک طرف ریاست و حکومت ذمہ دار ہوتی ہے کہ وہ شہریوں کے بنیادی حقوق اور مفادات کے تحفظ کے عمل کو

Read more

کیا حکومت چند دن کی مہمان ہے؟

کورونا نہ آتا تو اس حکومت جس کا ہونا، نہ ہونا برابر ہے، کا رونا دھونا کب کا ختم ہو چکا ہوتا۔ کیونکہ جو بونا ہوتا ہے وہی کاٹا جاتا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے اندر اندر ہونے والے کچھ واقعات کو سرسری طور پر بھی دیکھا جائے تو بقول میر یہ حقیقت اظہر من الشمس ہو جاتی ہے کہ

جی کا جانا ٹھہر گیا ہے، صبح گیا یا شام گیا

یوں تو شروع دن سے ہی اس حکومت کی کوئی کل سیدھی نہیں تھی۔ یہی وجہ ہے کہ ہر شخص بیساکھیوں پر کھڑی حکومت کی کل کل سے جان چھڑانا چاہتا تھا مگر مقطعے میں سخن گسترانہ بات یہ آن پڑی تھی کہ جو جواری گدھے کو گھوڑا سمجھ کر میدان میں لے آئے تھے انہوں نے اس پر سرمایہ کاری بہت بھاری کر رکھی تھی۔ اس لیے یہ ساری مارا ماری جاری رہی اور نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ حالیہ بجٹ میں سوائے دفاعی اداروں کے کسی شعبے کے لیے بھی خیر کی کوئی خبر نہیں تھی۔

Read more

تعلیم کی ترویج میں انگریزوں کا کردار

ہمارے معاشرے کے بہت سے تضادات میں سے ایک تضاد یہ بھی ہے کہ ہم حقائق سے صرف نظر کر کے جذبات کو اہمیت دیتے ہیں۔ خواہ حقائق کتنے ہی تلخ کیوں نہ ہوں ہم انہیں محض اس بنیاد پر ماننے سے انکار کردیتے ہیں کہ اس سے ہماری غیرت پر حرف آتا ہے اور کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر کے ہم نظریں چرا لیتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ہمارا معاشرہ روز بروز سیدھے راستہ پر آگے بڑھنے کی بجائے ایک دائرے میں چکر کھا رہا ہے اور اس بھنور سے نکلنے کی کوئی صورت نظر نہیں آ رہی۔

Read more

وزیراعظم کے نام ایک عام عورت کا خط

اسلام و علیکم

مجھے یقین ہے کہ آپ بالکل بخیر ہوں گے۔ کیونکہ آپ کے چہرے کی تازگی آپ کی خیریت ہشاش بشاش بتاتی ہے۔ میں بالکل بخیر نہیں ہوں۔ نہ ہی میرے جیسے چھوٹے کاروبار کرنے والے میرے دوست اور عوام۔ ہم بخیر کیسے ہو سکتے ہیں کہ جب ہمارے گھروں میں کاروبار کی تباہی کے بعد بھوک اس لیے پورا نہیں ناچی کہ جب تک کچھ نہ کچھ بیچنے کے لیے موجود رہا۔ اس سے گزارا کر لیا۔ یا پھر کسی دوست رشتے دار نے وقت پاس کروا دیا۔ مجھ سمیت میرے تقریباً نو دوست ایسے ہیں جن کی یا تو نوکری چلی گئی یا انہوں نے اپنے کاروبار بند کر دیے۔ اور یہ تعداد ان کی ہے جنہوں نے آپس میں اپنا دکھ شیئر کر لیا۔ بہت سے ایسے ہیں جنہوں نے یہ بھی نہیں کیا۔

Read more

موجودہ بحران میں لال لال تحریک کا کردار

’سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے‘ اور ’جب لال لال لہرائے گا تو ہوش ٹھکانے آئے گا‘ کے نعروں سے مقبول ہونے والی طلبہ تحریک نے بائیں بازو کی سیاست کو اک نئی جلا بخشی۔ یقیناً ہماری اس تحریک نے نوجوانوں کے بڑھتے ہوئے سیاسی جمود کو توڑا اور ان میں ایک نئی انقلابی روح پھونک دی۔ جس کا عملی مظاہرہ طلبہ یکجہتی کے دوران دیکھنے کو ملا جب ملک کے 55 شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ اپنا بنیادی حق مانگنے کے لئے سڑکوں پر نکلے۔

گزشتہ سال نومبر میں ہونے والے طلبہ مارچ پہ لال لال کیا لہرایا کہ حکمرانوں کے ایوان میں لرزہ طاری ہو گیا تو ریاست نے ہمیشہ کی طرح جبر کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو کچلنے کی سر توڑ کوشش شروع کر دی۔

Read more

پولیو کے قطروں سے کرونا ویکسین تک

مغرب کے اینٹی ویکسرز ہوں یا ویکسینیشن کے خلاف پاکستان کا سازشی ٹولہ، ان کے نزدیک انسانی زندگی کی خاص قدر نہیں۔ مغرب میں آٹزم کا شوشہ چھوڑا جاتا ہے تو مشرق میں بانجھ پن کا۔ ان شوشوں میں بھی دونوں معاشروں کی ترجیحات واضح دکھتی ہیں۔ مغربی ماؤں کو یہ خوف دلایا جاتا ہے کہ ان کے بچے آٹزم کا شکار ہو گئے تو با اعتماد زندگی گزارنے سے محروم رہیں گے، زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے جبکہ ہمارے یہاں جیسا کہ جینے کا واحد مقصد ہی بچے پیدا کرنا ہے تو اس لئے تیر بھی افزائش نسل کے مدعے پر داغا جاتا ہے۔ بانجھ پن اور نامردی کا لاگ الاپ کر پولیو کے قطرے اور حفاظتی ٹیکوں کے خلاف مہم چلائی جاتی ہے کہ ”یہ صحت مرکز نہیں دراصل مسلمانوں کی آبادی گھٹانے کے جال ہیں، کافروں کی تمنا ہے کہ جہاد میں مجاہدین کی تعداد کم پڑ جائے“ ۔ ہم ایسی ہی منطق سنتے آئے ہیں۔

جہاد تو نہ ہوا البتہ مسلمانوں کے ہزاروں بچے پولیو کے قطرے نہ پینے کے باعث معذور اور لاغر ضرور ہو گئے۔ یاد رہے کہ پولیو وائرس کا شکار بچہ زندگی کی ایک یا دو دہائیوں سے زیادہ نہیں جی پاتا اور جو جیتا ہے وہ بھی معذوری اور بے چارگی میں گرفتار رہ کر زندگی سے لڑتا ہے۔

Read more

کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملہ: حکومت ناکام کیوں ہے؟

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملہ کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’را ‘ کی کارروائی قرار دیا ہے۔ آج صبح ہونے والے اس سانحہ میں چاروں حملہ آور ہلاک کردیے گئے۔ سیکورٹی فورسز کے چار افراد بھی مقابلہ میں جاں بحق ہوئے۔ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد گروپ بلوچستان لبریشن آرمی نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ تاہم وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستان میں دہشت گردوں کو

Read more

کورونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹر کی ڈائری: ایک مرتے ہوئے مریض کے بچ جانے کا معجزانہ سفر

جب محمد عظیم بریڈفورڈ کے رائل انفرمری ہسپتال میں پہنچے تو ان کی طبیعت انتہائی نازک تھی اور ان کے خون میں آکسیجن کی مقدار خطرناک حد تک کم تھی، اتنی کم کے ان کی دیکھ بھال کرنے والے طبی عملے میں سے ایک کا کہنا تھا کہ ان کی آکسیجن تو زندہ رہنے کے لیے درکار مقدار سے بھی کم تھی، لیکن معجزانہ طور پر وہ بچ گئے۔

ٹیکسی چلانے والے 35 سالہ محمد عظیم کو ورزش اور تن سازی کا بہت شوق تھا اور انھوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ کووڈ 19 ان کو اتنا متاثر کرے گا۔ جب ان کو سانس لینے میں دشواری شروع ہوئی تو وہ برطانیہ کے ادارہ برائے صحت این ایچ ایس سے رابطہ کرنے میں ہچکچا رہے تھے۔

Read more

عمران خان کے تازہ ناقدین: توبة النصوح یا ابن الوقت

بلھے شاہ نے فرمایا ’الٹے ہور زمانے آئے‘۔ سراج اورنگ آبادی نے اس کیفیت کو ’چلی سمت غیب سے اک ہوا….‘ کا مضمون بخشا۔ سراج نے یہ کمال دکھایا کہ اسی غزل میں ’جو رہی سو بے خبری رہی‘کی پیش گوئی بھی کر دی۔ غیب اب کچھ ایسا غیب نہیں رہا اور بے خبری تو سربام یوں اجاڑ منہ کھولے بے حجاب ہوئی ہے کہ احمد مشتاق کے لفظوں میں ’پچھلی شام کے کالے بادل‘یاد آتے ہیں۔ عشق کے دردمندوں

Read more

کورونا وائرس: دنیا بھر سے وبا کے دوران ’پیدل چلنے‘ کے مناظر

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈاؤن ہوئے اور متعدد افراد گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے۔ ایسے میں ہم نے اپنے قارئین سے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران ’پیدل چلنے‘ کے منظر کو عکس بند کرنے اور تصاویر ہمیں بھیجنے کا کہا۔ Peter Traffordپیٹر ٹریفورڈ نے ہمیں دو بھیڑوں کی چہل قدمی کی تصویر بھیجی ہے Gabriella Mondiگیبریلا مونڈی: ’اٹلی میں آسمان اور زمین کی سرحد پر چہل قدمی‘ Essam Higaziایسام

Read more

حکومت کے پیروں تلے سے زمین کھسک رہی!

جمعرات کو وزیراعظم عمران خان اپنے معمول کے یکسر برخلاف قومی اسمبلی میں وارد ہو گئے۔ وہ شاذ ہی پارلیمنٹ میں جو ان کی طاقت کا منبع ہے قدم رنجہ فرماتے ہیں، اس ضمن میں انھوں نے اپنے پیشرو میاں نواز شریف جو بطور وزیر اعظم پارلیمنٹ سے دور ہی رہتے تھے، کے ریکارڈ کو بھی مات کر دیا ہے۔ پاکستانی برانڈ پارلیمانی جمہوریت کا خاصا رہا ہے کہ وزرائے اعظم الیکشن جیت کر پارلیمنٹ کے ووٹوں سے اقتدار میں آتے ہیں لیکن اس کے بعد پارلیمنٹ کا رخ کرنے سے بھی ہچکچاتے ہیں۔

اس طرز کی جمہوریت کو میرے دوست معروف قانون دان اور سیاستدان اعتزاز احسن ”پرچی جمہوریت“ کا نام دیتے ہیں۔ گویا کہ اب ہم پانچ سال کے لیے ملک کی تقدیر کے مالک اور مختارکل ہیں اب پارلیمنٹ میں جانے کی کیا ضرورت ہے۔ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری جب لندن میں خودساختہ جلاوطنی میں تھے تو انھوں نے مجھے کھانے پر بلایا اور وزرائے اعظم کے اس رویے کے پس منظر میں جاتے ہوئے مجھے کہنے لگے میاں نواز شریف کو پیغام دینا کہ وہ وزیراعظم بنیں مغل اعظم نہیں۔

Read more

کورونا : مجھ پر کیا بیتی

درجہ حرارت میں یکایک اضافے نے حسب روایت اثر دکھایا۔ عید کا دن خیریت سے گزرا۔ اگلے دن بدن میں ٹوٹ پھوٹ شروع ہو گئی، گھروالے اوکاڑہ جا رہے تھے، میں نے روکنا مناسب نہ سمجھا۔ چند گھنٹوں کے بعد غنودگی ہونے لگی۔ فریج میں بوتل بند مشروبات، دہی اور کچھ جوسز پڑے تھے۔ گرم ہوتے مساموں نے ٹھنڈے کا تقاضا کیا تو ایک ایک کر کے پینا شروع کر دیے۔ اگلے دن دفتر آ گیا۔ دفتر کا کام نمٹایا ہی تھا کہ بخار کی شدت محسوس ہونے لگی۔

دو روز اس بخار اور مسلسل غنودگی کے نام ہو گئے۔ معلوم نہیں کس نے عید کی مبارکباد دی، کس نے فون کیا، کس نے ایس ایم ایس کیا۔ ہر روز دو تین سو خبروں میں سے اہم ترین معاملے کو الگ کر کے اس پر لکھنا فرائض میں شامل ہے۔ وہ کام بھی میرے رفقاء کے کندھوں پر آ پڑا۔ دو روز بعد کچھ افاقہ ہوا تو دفتر آ گیا۔ سہ پہر کو دفتر میں بیٹھے بیٹھے لگا کہ سانس بند ہورہا ہے۔ فوراً اٹھا، ساتھیوں نے پانی پلایا، گھر فون کیا، بھائی گاڑی لے کر آ گیا۔

Read more

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں دہشت گردوں کے حملے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ تمام دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 4 دہشت گرد سفید رنگ کی ایک کار میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے احاطے میں داخل ہوئے، گاڑی سے نکلتے ہی انہوں نے فائرنگ شروع کردی۔ اس موقع پر عمارت کی سیکیورٹی پر تعینات گارڈز اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی، جس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کے ساتھ ساتھ دستی بم پھینکے۔ فائرنگ کے تبادلے میں تمام دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد سیکیورٹی گارڈز جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

Read more

کورونا وائرس: دنیا میں کہاں کووڈ 19 کا مرض پھیل رہا ہے اور کہاں کم ہو رہا ہے؟

جون کی 28 تاریخ کو دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ سے بڑھ گئی جس کے بعد عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ وائرس سے مقابلے کا اب ایک نیا اور خطرناک مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ مغربی یورپ اور ایشیا کے کئی ممالک میں وائرس کے پھیلاؤ پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے لیکن دوسری جانب دنیا کے دیگر کئی علاقوں میں یہ وائرس بہت تیزی سے

Read more

جاوید چوہدری معافی کب مانگیں گے؟

ہرچند کہ ڈاکڑ یاسمین راشد جہل کی پھبتی کسنے پرلاہوریوں سے معافی مانگ چکی ہیں مگر تلملانے والوں کو ان سے باقی شہروں کے باسیوں کو استثنیٰ دینے کی وجہ ضرور پوچھنی چاہیے۔ اگر ڈاکڑ صاحبہ کی نظر میں جاہل ہر وہ شخص ہے جو کورونا وائرس کی سنجیدگی اور اس سے جڑے خطرات کا ادراک نہیں کررہا ہے تو ان کا اپنے عطا کردہ لقب کو لاہور کے باسیوں تک محدود رکھنا صریحاً زیادتی تھی ۔ ویسے بھی کورونا

Read more

پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ، کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی نے ذمہ داری قبول کر لی

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں واقع بازار حصص، پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت پر پیر کو شدت پسندوں نے حملے کی کوشش میں چار حملہ آوروں سمیت کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کالعدم شدت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سے منسلک ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ مجید بریگیڈ کے ارکان نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔

Read more

فرحان ورک ہیرو یا ولن؟ دستاویزی فلم ’ہیش ٹیگ، وار اینڈ لائز‘ پر ناقدین کی رائے کیا؟

اگر آپ پاکستان میں ایک ٹوئٹر صارف ہیں یا کم از کم پاکستان کی سیاست کے بارے میں جاننے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہیں تو فرحان ورک کے چلائے گئے ٹرینڈز یقیناً آپ کی نظر سے گزرے ہوں گے۔ اگر آپ اپنے ذہن پر کچھ زیادہ زور ڈالیں تو یقیناً ان کی جانب سے کیے گئے متعدد دعوے بھی آپ کو یاد آئیں گے۔ اکثر افراد کی رائے میں فرحان ورک کی وجہ سے پاکستان میں سوشل

Read more

فرنگی راج کی ایک کالونی جو آج تک پاکستان میں شامل نہیں ہو پائی

کرپشن کے خلاف طبل جنگ بجا کے آنے والے خان صاحب کو نہیں معلوم کہ کرپشن کم ہونے کی بجائے بڑھ گئی ہے۔ ماضی میں وہ جن موڈیز ایمنسٹی اور اس جیسے دیگر سرویز کے حوالے دیتے تھے آج وہ سب پٹواری ادارے ہو چکے ہیں۔ ان دو سالوں میں مدادی پیکجز بیرونی قرضے بالواسطہ اور بلا واسطہ ٹیکسز کی بھرمار مہنگائی کے عروج سے اس حکومت کے پاس اتنے پیسے آئے ہیں۔ کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ کون

Read more

میں اور قرنطینہ!

قرنطینہ کسی ہسپانوی حسینہ کا نام نہیں بلکہ قرنطینہ اس علیحدگی کے دوارنیے کا نام ہے ’جو ایک ممکنہ مریض پرلازم ہوجاتا ہے جب اس میں کسی وبائی مرض کی علامتیں ظاہر ہوں یا ظاہر ہونے کا امکان ہو۔ صاحبو! ہم بھی آج کل ایک گوشہ تنہائی میں یہ قرنطینیائی ایام گزار رہے ہیں۔ جب کرونا کی وبا بے لگام ہوئی تو ہمارے اکثر پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے ہم پیشہ فیملی فزیشن نے اپنے کلینکس کو مقفل کر دیا اور

Read more

عمران خان چند نشستیں بچانے کی فکر کریں

تحریک انصاف کی حکومت معاشی محاذ اور کورونا وبا سے نمٹنے میں ناکام تھی ہی لیکن اس کے لیے نئی آزمائش اتحادیوں کی ناراضی کی صورت میں بھی سامنے آ چکی ہے۔ بی این پی کے سربراہ اختر مینگل بجٹ سیشن کے دوران قومی اسمبلی میں کھڑے ہوکر حکومت سے اپنا اتحاد ختم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں جبکہ ایک اور اتحادی شاہ زین بگٹی نے بھی اسی قسم کا اشارہ دیا ہے۔ ایسے وقت میں جب چہار اطراف

Read more

شاہد علی خان: قرنطینہ کی کورونا ڈائری

مجھے چینی خاتون ووین کے بارے میں علم تھا، کہ اس نے ڈائری لکھی اور چینی حکومت اسے گرفتار کرنے کے لئے حیلے بہانے تلاش کرنے لگی۔ کورونا ایک حقیقت ہے اور اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ ہر ایک صدی کے بعد ایسا دیکھنے کو ملا ہے کہ انسان اور فطرت ایک دوسرے سے ٹکراتے ہیں۔ فطرت کی فتح ہوتی ہے۔ اور انسان از سر نو زندگی کے تماشے میں الجھنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ جنگ کبھی

Read more

سمارٹ لاک ڈاؤن میں ڈگمگاتی ’ہینڈ سم حکومت‘

اپوزیشن نے متفقہ طور سے قومی بجٹ کی مخالفت کی ہے جبکہ وزیر اعظم نے سوموار کو بجٹ ووٹ سے پہلے حلیف سیاسی جماعتوں کو مطمئن کرنے کے لئے آج رات بنی گالہ میں جس عشائیہ کا اہتمام کیاتھا، مسلم لیگ (ق) کے چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہیٰ نے اپنی مصروفیات کی وجہ سے اس میں شرکت سے معذرت کی ہے۔ تاہم ساتھ یہ یقین دلایا ہے کہ ان کی پارٹی قومی اسمبلی میں بجٹ کی حمایت کرے گی۔

Read more

ڈاکٹر کے گھر کا خرچہ بھی پیسے سے چلتا ہے دعا سے نہیں

ابھی کل ہی کی بات ہے کہ ایک خبر سوشل میڈیا پر بہت گرم تھی کہ ایک ڈاکٹر کو محض اس لئے ٹانگ میں گولی ماری گئی کہ اس نے ایک مریض کو ایک ایسی دوا نہیں دی جس کی اس کو ضرورت ہی نا تھی۔ اس ایک خبر سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس معاشرے میں اس وقت عدم برداشت کا کیا عالم ہے اور ایک ڈاکٹر کو یہاں کتنا تحفظ حاصل ہے۔ ایک زمانہ تھا جب بچے کے پیدا ہوتے ہی ماں باپ بلکہ پورا خاندان یہ خواب دیکھنا شروع کر دیتا تھا کہ یہ بچہ بڑا ہو کر اک قابل ڈاکٹر بنے گا۔

Read more

بلاول بھٹو کی اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس: ’عمران خان پہلے صرف جمہوریت اور معیشت کے لیے خطرہ تھے اب پاکستانیوں کی زندگیوں اور صحت کے لیے بھی خطرہ ہیں‘

حزبِ اختلاف کی مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے اتوار کو ایک مشترکہ اجلاس کے بعد موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مالی سال 21-2020 کے بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ نواز، جماعت اسلامی، جمیعت علمائے اسلام (ف)، عوامی نیشنل پارٹی، بی این پی (مینگل)، نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی

Read more

اگر عمران کی جگہ اکبرِ اعظم بھی ہوتے تو؟

’یہ تاثر غلط ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومتی پالیسی میں کوئی کنفیوژن ہے۔ کنفیوژن صرف حزبِ اختلاف کی صفوں میں ہے جس نے اس ملک کو لوٹ کھایا اور آئندہ کے لیے بھی دانت لگائے بیٹھے ہیں۔۔۔۔مگر خوش قسمتی سے اس بار ملک کا صدر ایک ڈینٹل ڈاکٹر ہے ۔۔۔۔۔ جہاں تک مودی کا سوال ہے تو وہ ایک نفسیاتی مریض اور ہٹلر کا پیروکار ہے ۔۔۔ مگر امریکہ نے بھی ہم سے نائن الیون کے بعد خوب خوب کام لیا البتہ دو مئی کو ایبٹ آباد میں جس طرح اسامہ بن لادن کو ہلاک عرف شہید کیا گیا اس دن مجھے زلت کا جتنا احساس ہوا کبھی نہیں ہوا۔۔۔احساس سے یاد آیا کہ ہمارے احساس پروگرام کی دنیا بھر میں تعریف ہو رہی ہے ۔۔۔۔ جبکہ بھارت کشمیریوں پر جو مظالم کر رہاہے دنیا کو اس کا کوئی احساس نہیں۔۔۔مگر مجھے اپنے عوام پر پورا بھروسہ ہے۔۔۔۔یہ دن بھی گزر ہی جائیں گے۔۔۔۔میں کسی کرپٹ کو نہیں چھوڑوں گا۔۔۔۔بس گھبرانا نہیں ہے۔

Read more

کرونا وائرس کے بعد دنیا کا مستقبل کیا؟

کرونا وائرس دنیا میں پھیلتا جا رہا ہے اب تک 188 ممالک اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ 4 لاکھ 70 ہزار ہلاکتیں اور 90 لاکھ افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ برازیل، میکسیکو، انڈیا اور پاکستان میں یہ وبا مزید پھیلتی جا رہی ہے۔ ماہرین تجزیہ کار اور مالیاتی ادارے اس وبا اور اس کے نتیجے میں ہونے والے لاک ڈاؤن کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔ لیکن سنجیدہ حلقے اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں

Read more

عامر تہکالی کے کیس میں قانون اور جذبات کا ٹاکرا

وبا کے دن ہیں، لوگ گھروں میں بیٹھ بیٹھ کر بیزار ہو گئے ہیں۔ ہر ایک کے سامنے ایک ہی سول ہے، نئے کپڑے بدل کر جاؤں کہاں اور بال بناؤں کس کے لیے۔ کبھی بھی تو بیزاری اس قدر بڑھ جاتی ہے کہ انسان زکوٹا جن کی طرح فرج، الماری اور شیلف میں بلا وجہ کی تاکا جھانکا شروع کردیتا ہے۔ جیسے زکوٹا جن پوچھ رہا ہو میں کہاں جاؤں میں کیا کروں میں کس کو کھاؤں۔ وزیر اعظم ہمارے ذہین ہیں، انہوں نے ان حالات میں اپنے لیے قوم سے خطاب والی مصروفیت ڈھونڈ نکالی ہے۔ موج میں ہوتے ہیں تو کمرہ بند کردیتے ہیں اور کیمرہ آن کردیتے ہیں۔ ان کی دیکھا دیکھی قوم نے بھی یہی وظیفہ اختیار کر لیا ہے۔ دائیں دیکھا بائیں دیکھا، کچھ نہ ملا تو موبائل میں جھانک لیا۔ موبائل میں بھی کچھ کام کا نہ ملا تو لائیو کا بٹن دبایا اور قوم سے براہ راست مخاطب ہو گئے۔

پشاور کے علاقے تہکال کے کچھ لڑکے شام کے بعد کوہاٹ کی جڑی بوٹیاں پھونک کر اپنا غم غلط کر رہے تھے۔ عامر نامی ایک لڑکے کو بیٹھے بیٹھے قوم سے خطاب کی سوجھی۔ غریب نے ویڈیو کیمرا آن کیا اور رندوں پر ٹکا دیا۔ کسی نے ہاتھ ہلایا، کسی نے جملہ پھینکا، کسی نے کالر کو تھوڑا اوپر اٹھایا اور کسی نے سگرٹ کے دھویں کا چھلا بنایا۔ آخر میں کیمرا اپنی جانب موڑا اور جی میں جو آیا وہ پولیس کے لیے ارزاں کر دیا۔ ہوا تو کچھ نہیں، بس بات مے خانے کی نکل گئی باہر مے خانے سے۔

Read more

ایمیزون کی ایک چمچ مٹی میں زندگی کی کتنی اقسام پائی جاتی ہیں؟

برازیل کے معروف ایمیزون جنگلات کی مٹی کے ایک چمچ میں زندگی کی کتنی اقسام ہو سکتی ہیں؟ سائنسدانوں نے پایا ہے کہ اس کا جواب 1800 خردبینی اقسامِ زندگی تک ہوسکتا ہے جن میں سے 400 فنگس یا پھپھوندی کی ہوتی ہیں۔ اکثریتی طور پر غیر مرئی اور زمین کے نیچے چھپے ہوئی اس خفیہ زندگی میں ‘حیران کُن خصوصیات’ ہوتی ہیں جنھیں سائنسدانوں کے مطابق ہم ابھی جاننا شروع کر رہے ہیں۔ اندازاً دنیا میں پھپھوندی کی 38

Read more

خان صاحب اڑنا نہیں آتا تھا تو پنگا کیوں لیا تھا؟

عظیم آل راؤنڈر وہی ہوتا ہے جو ناقابل یقین کام کرے، ہمارے پیارے وزیراعظم عمران خان بھی کرکٹ کے عظیم آل راؤنڈر رہے، سوئنگ ایسی کرتے کہ بیٹسمین کو علم ہی نہیں ہوتا تھا کہ گیند کدھر پھینکی اور وہ کیسے سوئنگ ہو کر وکٹیں اڑا دیتی تھی۔

بھارت کے ایک مایہ ناز بیٹسمین (نام یاد نہیں آ رہا) کے آؤٹ ہونے کا منظر اب تک نہیں بھولا، وہ بیٹسمین بیٹ اوپر اٹھائے کافی دیر یہ سمجھنے کی کوشش کرتا رہا کہ گیند وکٹوں تک کیسے پہنچی، ہوا یوں کہ کھلاڑی بیٹنگ کر رہا تھا اور ہمارے ہر دلعزیز وزیراعظم اور اس دور کے عظیم ترین باؤلر عمران خان باؤلنگ کرا رہے تھے، عمران خان نے گیند پھینکی تو بیٹسمین کی نظریں عمران کے ہاتھوں پر تھیں، انہوں نے بغور جائزہ لیا اور دونوں پیڈ وکٹوں کے سامنے لائے اور بیٹ اپنے ہاتھوں سے اوپر اٹھا دیا کہ بال باہر جا رہی ہے مگر شاہکار باؤلر نے ایسی ان سوئمنگ کرائی کہ گیند سوئنگ ہوتے ہوئے وکٹوں کے بالکل اوپر لگی اور بیلز اڑا دیں، بیچارہ بیٹسمین آج تک اس طرح حیران اور پریشان ہے جس طرح پاکستانی عوام دو سال سے حیران و پریشان کہ ہمارے ساتھ ہوا کیا ہے۔

Read more

پرچی پڑھ لیں ازطرف سگمنڈ فرائیڈ

وزیراعظم کی تقریب حلف برداری سے آج تک کوئی دن ایسا نہیں جاتا کہ جب وزیراعظم کی زبان نہ پھسلی ہو۔ وزیراعظم کی زبان پھسلتی ہے، ان کی کابینہ کے ارکان کی زبان پھسلتی ہے، ان کے صوبائی وزرا کی زبان پھسلتی ہے اور ان کے ووٹرز، سپورٹرز کے منہ سے ان کے دفاع میں مغلظات کا طوفان ابلتا ہے۔

زبان کا پھسلنا، مشہور نفسیات دان سگمنڈ فرائیڈ کے نزدیک اتفاق نہیں ہوتا اور نہ ہی یہ غلطی ہوتی ہے۔ انسان کا تحت الشعور جان بوجھ کر زبان سے ایسے جملے ادا کرا دیتا ہے جو اس کے اعصاب پر طاری بوجھ کو ہلکا بھی کرتے ہیں اور اس کے لاشعور میں چھپے، خوف، جھوٹ یا خواہش کو بے نقاب بھی کرتے ہیں۔

دوسری طرف گالیاں دینے اور گندے الفاظ استعمال کرنے والوں کو بھی نفسیات دان ایک خاص اصطلاح ’اے ٹائپ 2‘ سے یاد کرتے ہیں یعنی ایسے لوگ بھی دماغی طور پر صحت مند نہیں ہوتے۔

Read more

منور حسن: باغ بہشت کا تازہ پھول

جمعہ کا دن تھا، ایک بجنے والا ہو گا کہ فون کی گھنٹی بجی۔ سکرین پر برادر عزیز سجاد میر کا نام طلوع ہو رہا تھا۔ لپک کر اسے اٹھایا اور فوراً کان سے لگایا لیکن کچھ سنائی نہیں دے رہا تھا۔ سسکیوں نے دستک دی، اور چند لمحوں بعد میر صاحب کی رندھی ہوئی آواز ٹوٹ ٹوٹ کر آئی، منور صاحب اس دنیا میں نہیں رہے۔ اس کے بعد پھر آنسوؤں کا سیلاب امڈ پڑا۔ وہ دھاڑیں مار کر رو رہے تھے اور مجھے بھی اپنے آپ پر قابو نہ رہا تھا۔

دھاڑوں کا معاملہ دھاڑوں سے تھا۔ ہم دونوں ایک ہی کیفیت میں مبتلا تھے۔ کچھ دور بیٹھے، عزیزان عمر، عثمان اور ان کی والدہ بھاگ کر میرے پاس پہنچے، اور دلاسا دینے لگے۔ سب کے چہرے سوالیہ نشان تھے۔ میری آنکھوں میں آنسو انہوں نے کم ہی دیکھے تھے، سو پریشانی سوچند تھی، بصد مشکل خبر ان تک پہنچائی تو وہ بھی افسردہ ہو گئے۔ میری اہلیہ، طاہرہ تو میاں محمد شوکت مرحوم کی صاحبزادی ہیں، گویا جماعت اسلامی سے ان کا نسبی تعلق ہے، بچے بھی الحمدللہ لاتعلق نہیں ہیں۔ سید منور حسن کا نام کسی کے لیے بھی اجنبی نہیں تھا۔ وہ لاہور میں تھے، تو ان سے ملاقات جاری رہتی تھی۔ کئی بار انہوں نے غریب خانے کو رونق بخشی، بچوں کے ساتھ گھل مل کر بیٹھے، اور اپنی خوشگوار یادیں چھوڑ گئے۔

Read more

لیبیا کے پناہ گزینوں کی وہ کشتی جو غائب ہو گئی

سنیچر کی شب کا پچھلا پہر تھا۔ گھپ اندھیرا تھا جب اس کا فون آیا۔ طوفانی ہوائیں باورچی خانے کی کھڑکی سے ٹکرا رہی تھیں جبکہ میز پر ٹیلیفون، لیپ ٹاپس، تاروں اور چائے کی پیالیوں کا ایک ڈھیر لگا ہوا تھا۔

کارلوس اور جاسنتا ساری رات آنے والی فون کالز کا جواب دیتے رہے تھے۔ کچھ دیر کے لیے خاموشی ہوئی اور پھر فون کی گھنٹی بج اٹھی۔ لائن کے دوسری جانب ایک شخص ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں بات کر رہا تھا۔ جاسنتا کو اس شخص کی آواز آج بھی یاد ہے۔ ’عجیب بات ہے کہ وہ بہت پُرسکون تھا۔‘

کارلوس نے جب اُس شخص سے دریافت کیا کہ کیا وہ کشتی سے بات کر رہا ہے تو جواب ملا ’ویسے تو ہم ٹھیک ہیں لیکن خطرے میں بھی ہیں۔ ہم سمندر کے درمیان کہیں ہیں، بحیرۂ روم میں۔ برائے مہربانی ہماری مدد کرو۔

Read more

کورونا وائرس: دلی میں کووڈ 19 کے بڑھتے کیسز، صحت کا نظام مفلوج

انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی کے وزیرِ اعلیٰ نے کہا ہے کہ جس رفتار سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اس کے باعث صحت کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ جون کے آغاز میں کیسز میں اضافے کے باعث ہسپتالوں میں بستروں کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ نئی دہلی اب ملک کا سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ بن گیا ہے

Read more

ساڈا سارا کھرچہ تہاڈے ہی نال ہے!

”جدوں چن پہاڑوں کی اوٹ سے جھانکدا ہے تے تسی وڈّی طرح یاد آندے ہو“ (جب چاند پہاڑوں کی اوٹ سے جھانکتا ہے تو آپ بڑی بری طرح یاد آتے ہو)۔ اس کی نظریں خلاﺅں میں جمی ہوئی تھیں، ہمارا قلم رک رک کر چلنے لگا۔ ”اگے لکھو جی“ … وہ سنبھل کر بیٹھ گیا۔ عطر کی شیشی پتھر پہ پھوڑ دیں گے جے خط دا جواب نیئں آیا تے خط لکھنا چھوڑ دیں گے ”یہ تم کسے خط لکھوا

Read more

وبائی امراض اور اجتماعی عبادات

آج دنیا میں جہاں اس وائرس سے لاکھوں اموات ہو رہی ہیں اور ان گنت لوگ روزانہ متاثر ہو رہے ہیں، اس وقت بعض مذہبی حلقوں کی طرف سے نمازوں کے اجتماعات روکنے کی حکومتی پالیسیوں کے خلاف سخت رد عمل سامنے آ رہا ہے۔ ان علماء اور مشائخ کے مطابق اسلام کسی بھی صورت میں نماز باجماعت قائم کرنے سے منع نہیں کرتا۔ لیکن کیا یہ بات واقعی درست ہے؟ خدا تعالی قرآن مجید میں فرماتا ہے۔ و لا

Read more

قحطِ جناح میں مبتلا

آج مجھے مسز سیال کو کتابیں واپس دینے جانا تھا جب میں گیٹ سے اندر داخل ہوئی تو وہ بالوں میں کوئی غیر معروف سا پھول سجائے پودوں کی آبیاری کر رہی تھی۔ دن ڈھلنے کو تھا لیکن تپش کا احساس برقرار تھا۔ ان کے نزدیک ہی ان کا آٹھ سالہ نواسہ ویل چیئر پر بیٹھا تھا جبکہ ایک نوعمر لڑکی اس کے سامنے بیٹھی جھاگ کے بلبلے بنا رہی تھی جن کو ہوا میں اڑتے گھومتے دیکھ کر وہ مبہم آوازیں نکالتا اور ہاتھوں سے تالیاں بجانے کی کوشش کرتا تھا۔

میرے جانے پر مسز سیال میری جانب پلٹیں اور مسکرائیں۔ وہ ایک عہد کا چہرہ تھا جو نجانے کیا کیا دکھ جھیل چکا تھا۔ سلام دعا کے بعد ہم ان کے گھر کے اندرونی حصے کی طرف چل دیے۔ میں نے ان سے کتابیں دیر سے لوٹانے پر معذرت کی اور انہیں بتایا کہ جون میں کرونا وائرس کے بہت زیادہ پھیلاؤ کے سبب میں نے خود کو بالکل گھر تک محدود کر لیا تھا لیکن آج آپ سے ملنے کو بہت دل چاہ رہا تھا اس لیے آ گئی۔ وہ مسکراتے ہوئے بولیں، ’احتیاط اچھی ہے اور ویسے بھی آپ اس قوم کا حصہ ہیں جو لاوارث ہے۔

Read more

کرونا بیتی اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

آج سے سولہ دن قبل مجھے میری ہمشیرہ کا فون آیا جس نے انتہائی پریشانی کی حالت میں مجھے بتایا کہ اس کے میاں کو کرونا ہو گیا ہے۔ بات پریشانی کی تھی لیکن متوقع تھی کہ میرا بہنوئی ایک سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر ہے اور ان دنوں ڈاکٹرز کے بھی کرونا سے متاثر ہونے کے کیسز اسی تواتر سے سامنے آرہے ہیں جتنے کہ عام لوگوں کے۔ مسئلہ یہ نہیں کہ میرے بہنوئی کو کرونا ہو گیا مسئلہ یہ تھا ان کا گھرانا جو پانچ افراد پر مشتمل ہے، میں ان کے تین بچے دو بیٹیاں جن کی عمر 6 برس اور 4 برس اور ایک بیٹا جس کی عمر محض 6 ماہ تھی شامل ہیں، میں سے کس کس کو کرونا ہوا ہوگا؟

خیر سرکاری ادارہ تھا انہوں نے بہنوئی کو داخل کر لیا اور باقی گھر والوں کا ٹیسٹ لے لیا۔ ٹیسٹ کی رپورٹ دوسرے دن آئی جس سے معلوم ہوا کہ میری بہن اور اس کے 6 ماہ کے بیٹے کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور دونوں چھوٹی بچیوں کا منفی یعنی انہیں کرونا نہیں۔ بہنوئی ہسپتال سے گھر آ گیا تاکہ اپنا قرنطینہ مکمل کرسکے۔ اب یہاں ننھیال اور ددھیال کا ایک امتحان شروع ہو گیا کہ ان دو چھوٹی بچیوں کا کیا کیا جائے جو ماں باپ سے الگ تو نہیں رہ سکیں گی۔

کیا انہیں ننھیال میں لے جایا جائے یا ددھیال میں، ابھی ہم اسی کشمکش میں تھے کہ بہن اور بہنوئی نے فیصلہ کیا کہ بچوں کو آپ لوگ نہ لے کے جائیں کہ ٹیسٹ چوبیس گھنٹے پہلے لیا گیا تھا ممکن ہے ان چوبیس گھنٹوں میں بچے کرونا کیریئر بن چکے ہوں یعنی آپ لوگ رسک نہ لیں۔ ہم کسی طرح مینیج کر لیں

Read more

ایک عام شہری کرپشن کا غبارہ کیسے پھوڑ سکتا ہے؟

غیر ملکی قرضے، سرکاری منصوبے اور بھتہ خوری ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ اس دھندے میں سیاستدان اور سرکاری افسران دونوں شریک ہوتے ہیں۔ ہر سرکاری لین دین میں بھتہ لینے کی گنجائش ہوتی ہے۔ پاکستانی نژاد برطانوی دانشور طارق علی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستانی اشرافیہ کے لوگ اپنی نجی محفلوں میں اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ وہ دونوں ہاتھوں سے سرکاری خزانہ لوٹ رہے ہیں۔ ائر مارشل اصغر خان مرحوم

Read more

A Pilot’s Degree? EXACT(LY)

ایک تھے نواب اسلم رئیسانی۔ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ تھے جب فرمایا کہ ڈگری تو ڈگری ہوتی ہے، اصلی ہو یا جعلی۔ جملہ مفید مطلب تھا، خوب اچھالا گیا۔ پھر 2015 میں نیویارک ٹائمز کے صفحات پر شعیب شیخ نمودار ہوئے اور کوئی 140 ملین ڈالر کی جعلی ڈگریوں کا بین الاقوامی سکینڈل۔ شعیب شیخ ایک آزاد، غیر جانبدار اور محب وطن نیوز چینل بھی چلا رہے تھے۔ تو یہ طے پایا کہ بدعنوان میڈیا سیٹھوں نے ان کے خلاف

Read more

اسامہ، بیلی خان اور شکیل آفریدی: شہید جسم سلامت اٹھائے جاتے ہیں

وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا ہے، پاکستانی اشرافیہ کی انتہا پسندوں سے محبت نئی نہیں ہے اس سے پہلے حکیم اللہ محسود کی موت پر چوہدری نثار بھی غمزدہ ہوئے تھے اور جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن مرحوم نے اسے شہید قرار دیا تھا۔ اسامہ بن لادن نائن الیون کا ذمہ دار تھا اور اس کی اس دہشت ناک کارروائی نے پوری دنیا میں

Read more

فواد چوہدری اور ادھر کا اشارہ

آج پاکستان میں سب سے اہم سوال یہی ہے: کیا نا اہلیت کرپشن سے زیادہ نقصان دہ ہے؟ اس واقعہ میں آپ کو اس سوال کا جواب سمجھنے میں آسانی ہو جائیگی۔ امریکہ میں مقیم ایک کنبے کی پاکستان میں تین ٹیکسٹائل ملیں ہیں۔ ایک ہی شخص ان تینوں کا جنرل منیجر ہے۔ وہ ملز کے ہر گاہک سے 0.50 فیصد کمیشن وصولتا ہے۔ ملز مالکان کے ایک قریبی عزیز کو اس کمیشن کی بہت تکلیف تھی۔ ایک مرتبہ مالکان

Read more

پیغام دوستی اور انتقامستان

ابھی کچھ عرصہ قبل ہمیں اخلاقیات کی کلاس میں طلبہ سے ایک موضوع پر بڑی عجیب آراء سننے کو ملیں۔ اخلاقیات کی کلاس میں عموماً کوئی نہ کوئی اخلاقی دوراہا بیان کرکے اس پر اخلاقی رائے لی جاتی ہے۔ پھر مختلف اخلاقی نظریات کا اس معاملے پر اطلاق کیا جاتا ہے۔ معاملہ چند سال پرانا تھا اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کے ضمن میں اس کا تذکرہ ہوا۔ چلئے ہم آج اس موضوع کا تجزیہ اخلاقیات اور انسانیت دونوں ہی رخ

Read more

معراج محمدخاں کی تا دم مرگ ہڑتال: ایک سچا اور کھرا انقلابی

یہ تو نہیں ہو سکتا کہ آدمی انقلابی ہو اور ابتلا سے نہ گزرے۔ اس کا کوئی آدرش ہو اور نظریاتی بحران میں خاموش تماشائی بنا رہے اور وہ ظلم اور زیادتی دیکھے اور خاموش رہے۔ ایسے موقعوں پر معراج محمد خاں جیسے لوگ جبر اور استبداد کی پرواہ کیے بغیر دیوانہ وار نکل کر اپنے وجود کا احساس دلاتے ہیں۔ یہی لوگ معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں۔ ان کی للکار، ان کا کلمہ حق، ان کا کردار

Read more

وزیروں اور منتخب نمائندوں کی بھڑاس

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری خود کو میڈیا میں زندہ رکھنے کا فن خوب جانتے ہیں۔ وزارت اطلاعات بالخصوص موجودہ حکومت جو میڈیا پر اپنا میسج بطریق احسن پہنچانے کے لئے ضرورت سے زیادہ ہی کوشاں رہتی ہے، کے وزیر اطلاعات جوحکومت کے چیف ترجمان ہوتے ہیں، کی میڈیا پر ٹاک شوز میں حاضر باشی ہمہ وقت رہتی ہے۔ خیال تھا کہ فواد چودھری سے وزارت اطلاعات کا قلمدان لے کر انہیں سائنس و ٹیکنالوجی کا سونپ دیا گیا ہے لہٰذا وہ کھڈے لائن لگ کر منظر عام سے ہٹ جائیں گے لیکن انہوں نے اس وزارت کے ذریعے رویت ہلال کے معاملے پر علما سے پھڈا ڈال لیا نیز خود کو اپنی وزارت تک محدود نہیں رکھا بلکہ ہر روز شام کو ملکی سیاست کے مختلف پہلوؤں پر تبصرہ کرتے نظر آتے ہیں اور اکثر کوئی نہ کوئی ایسی بات کر جاتے ہیں جو اخبارات کی شہ سرخی بن جاتی ہے۔

فواد چودھری کا تعلق جہلم کے ایک مسلم لیگی خاندان سے ہے اور اس لحاظ سے ایک گھاک وکیل ہونے کے علاوہ سیاست کے مدوجزر کو بھی اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ جیسا کہ ان کے ناقدین ان پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی میں رہے اور ن لیگ سے بھی ”فلرٹ“ کرتے رہے ہیں لیکن اس مرتبہ فواد چودھری نے وائس آف امریکہ کو جو انٹرویو دیا ہے وہ گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے کے مترادف ہے۔ انہوں نے وہ باتیں برملا کہہ دیں جو اکثر سیاسی مبصرین بالخصوص تحریک انصاف کی لیڈر شپ کے لیے تو نئی نہیں تھیں۔

Read more

مورخین جو بتا گئے، کیا وہی سچ ہے؟

ڈاکٹر رام پنیانی بائیومیڈیکل انجینئرنگ کے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن برصغیر کی تاریخ پہ ان کی تحقیق اپنے آپ میں ایک سند ہے۔ بہت سے ایسے واقعات جو ہم تاریخ کی مروجہ کتب سے نہیں جان پاتے وہ ان کے ویڈیو لیکچرز کے ذریعے جانے جا سکتے ہیں۔ اس وقت کے حالات کا پس منظر، لوگوں کا رد عمل اور بعد میں آنے والی نسل کا نظریات استوار کرنا، یہ سب اپنے لحاظ سے کھوجنے لائق ہے۔ ۔

Read more

ذہنی دباؤ سے آزاد معاشرہ

گاہے بگاہے زندگی میں ہم سب اداسی، مایوسی اور بیزاری میں مبتلا ہوتے ہیں۔ عام طور پر یہ ذہنی یماریاں ایک یا دو ہفتے میں ٹھیک ہو جاتی ہیں اور ہماری زندگیوں پر ان کا کوئی خاص اثر نہیں ہوتا۔ اکثر اوقات یہ کسی وجہ سے ہوتی ہیں اور کبھی بغیر وجہ کے شروع ہو جاتی ہیں۔ عموماً ہم اس اداسی سے خود بھی چھٹکارا حاصل کر لیتے ہیں بعض دفعہ دوستوں سے بات کر کے یا علاج کے ذریعے۔

Read more

بے بس عوام اور آہنی ہاتھ

جوں جوں حالات آگے بڑھ رہے ہیں لوگوں کی ذہنی کیفیت پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے ابھی تک عالمی صحت کے ادارے اور دیگر کو کچھ پتا نہیں چل رہا کہ صورت حال کیا رخ اختیار کرے گی آئے روز کوئی نہ کوئی نئی علامت کا انکشاف ہو رہا ہے۔ اس وائر س نے دنیا کا رہن سہن بدل کر رکھ دیا ہے خوشیاں چھین لی ہیں ہر ایک امنگ اور ترنگ کو سلب کر لیا ہے۔ ایسا لگتا ہے

Read more

انسداد وبا کے لیے چین کی اسمارٹ حکمت عملی

عالمگیر وبائی صورتحال کے تناظر میں دیکھا جائے تو چین کا شہر ووہان سب سے پہلے دنیا کی نظروں میں آیا جہاں متاثرہ افراد کی ایک بڑی تعداد سامنے آئی اور عالمی توجہ کا نکتہ یہی موضوع رہا کہ چین ووہان میں وائرس پر کیسے قابو پاتا ہے۔ اس وقت کووڈ۔ 19 سے متعلق محدود معلومات اورکمیاب طبی وسائل کی بناء پر چینی حکومت نے لاک ڈاؤن جیسے مضبوط ترین اقدامات اپنائے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ صرف تین

Read more

چیف آف آرمی اسٹاف و ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کا دورہ افغانستان امن کی امیدیں!

افغان مفاہمتی عمل کے لئے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے افغانستان، پاکستان اور قطر کا ایک بار پھر دورہ کیا۔ امریکی دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دوحہ معاہدے اور امریکا، افغانستان مشترکہ اعلامیہ میں کیے گئے تمام وعدوں میں خصوصاً تشدد میں کمی اور قیدیوں کی رہائی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان دوحہ معاہدے پر 29 فروری کو دستخط کے بعد بین الافغان مذاکرات کے لئے سازگار ماحول

Read more

عدلیہ کی بے بسی، پولیس اسٹیٹ اور سائیں سرکار

عنایت اللہ بھٹو صاحب (ایڈشنل سیشن جج کھپرو) کے لیے مشہور ہے آپ Face دیکھ کر نہیں Case دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔ یہ دو تصاویر اس کی گواہ ہیں، ایک طرف گاؤں کا انپڑھ غریب چاچا مبارک (مقتول کا والد) تو دوسری طرف 19 گریڈ کا پولیس افسر ۔ (قاتل) جب چاچا مبارک اپنے بے گناہ بیٹے کی پولیس کے ہاتھوں جھوٹے مقابلے میں قتل کا مقدمہ ایڈیشنل سیشن جج کھپرو کے پاس لایا ( 22 اے کے تحت

Read more

زیارت اور بلوچستان کے لوگوں کا قاتل کورونا وائرس؟

ظفرسید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں کہ علامہ موفق الدین بغدادی کا شمار دنیا کے اولین سائنسدانوں میں ہوتا ہے جو پوسٹ مارٹم کرکے موت کی وجوہات کا پتہ چلانے کی کوشش کرتے تھے، علامہ موفق الدین نے اپنی کتاب ’طبائع البلدان‘ میں لکھا ہے : ’چین سب سے زیادہ وبائیں پھیلانے والی سرزمین ہے، ۔ یہ مختلف قسم کے طاعونوں اور مہلک امراض کی آماجگاہ ہے اور یہاں کے باسی ان سے بہت زیادہ بچنے کی کوشش کرتے

Read more

کیا ہم ایک ایجنڈا آگے لے جا رہے ہیں؟

جس دن ورلڈ ہیلتھ ارگنائزیشن نے کورونا وائرس سے پھیلنے والے بیماری کو وبا قراد دی اس روز سے ایسے سازشی آراء سامنے آرہے ہیں جس سے ایک عام آدمی پریشان اور تذبذب کا شکار ہے۔ ایک دن پشاور میں اپنے فلیٹ کے کمرے میں بیٹھا تھا پولیس آ گیا۔ میں حیران بھی ہوگیا اور پریشان بھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اس فلیٹ میں جو بھی رہائش پذیر ہیں اور ساتھ کوئی مہمان ہے تو میرے ساتھ پولیس اسٹیشن

Read more

خدا کی خدا ہی جانے

یہ سال 2020 ء ہے، اور شروع ہوتے ہی پوری دنیا کی طرح ملک کو وبا نے آن گھیرا، جو ابھی تک ختم نہ ہو سکی اور اس کا علاج گھر رہنا اور احتیاط کرنا تھا عوام کو گھروں تک محدود رکہنے کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا تو دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا اور کاروبار ٹھپ ہو کے رہ گئے جس کی وجہ سے ملک کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لاک ڈاؤن ختم ہوا تو وبا نے

Read more

پٹرول کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ، ایک بال سے دو وکٹیں

ہمارے ویژنری کپتان نے ایک مرتبہ پھر ماسٹر سٹروک کھیل دیا اور ایک ہی بال سے دو اہداف کو ایسا زور سے نشانہ بنایا کہ لوگ شائیں شائیں کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ شائیں عربی کا لفظ ہے۔ اردو میں اس کا تلفظ کچھ مختلف ادا کیا جاتا ہے۔

بہرحال اس وقت ملک خدا داد کو دو بڑے مسائل درپیش تھے۔ پہلا مسئلہ کرونا کی وبا کا تھا۔ کپتان نے لاکھ سمجھایا کہ ٹک کر گھر بیٹھو۔ اس سے بیماری نہیں پھیلے گی۔ اور یہ بھی بتا دیا کہ کپتان کسی قیمت پر لاک ڈاؤن نہیں کرے گا کیونکہ اس سے غریب بھوکا مر جاتا ہے۔ اشرافیہ نے ٹل کا زور لگا لیا مگر کپتان نے لاک ڈاؤن نہیں کیا۔ ہاں بعض مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن ضرور کیا۔ عام لاک ڈاؤن اور سمارٹ لاک ڈاؤن میں فرق یہ ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن صرف سمارٹ لوگ ہی دیکھ سکتے ہیں، یہ عام لوگوں کو دکھائی نہیں دیتا۔ یہ پرانی حکمت ہے۔ اس سے پہلے ایک بادشاہ بھی سمارٹ کپڑے سلوا کر پہن چکا ہے اور جب بھی عقل و دانش کا ذکر ہو تو اسی کی مثال دی جاتی ہے۔

Read more

بچے کیا چاند پر رہتے ہیں؟

مالی لحاظ سے دیکھا جائے تو تعلیم کسی قوم کے مستقبل پر سرمایہ کاری کو کہتے ہیں۔ سالانہ بجٹ اٹھا کر دیکھ لیں، اپنی قوم کے مستقبل پر کتنی سرمایہ کاری ہو رہی ہے؟ مدینے کی ریاست کے خواب بیچنے والے بھی پچھلوں سے مختلف نکلے نہ ان کی ترجیحات ان سے الگ ہیں۔ مدینے والے ﷺ کے علاوہ شاید ہی کسی امت کے پیغمبر نے حصول علم کو اپنی امت کے لئے فرض قرار دیا ہو، یا ان کی

Read more

خلافت کمالیہ کا بلوچستانی ایئر ایمبولینس

بلوچستان حکومت کے بجٹ کا سرسری جائزہ لینا بیٹھا ہوں یوں لگا جیسے اچھے مقرر نے الفاظ کے ہیر پھیر سے سب کو مطمئن اور رائے عامہ اپنے حق میں کرنے کی کوشش کی ہے میں نے ابھی صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی کی بجٹ تقریر کے کچھ صفحات کا تنقیدی جائزہ لیا ہے معلوم ہوا کہ جام کمال کی حکومت نے عوام کے ساتھ ساتھ اپنے پارلیمنٹرین کو بھی ماموں بنانا شروع کر دیا۔ پچھلے سال۔ 923۔ 419 ارب

Read more

مرد کیوں بن جاتے ہیں ’جورو کے غلام‘ ؟

جب سے ہوش سنبھالا ہے اکثر عورتوں کی گفتگو میں یہی شکوہ سنتی آئی ہوں کہ فلاں لڑکے کی شادی کیا ہوئی سبھی کو بھول گیا۔ اس گفتگو کے دوران کچھ اس طرح کے جملے سنائی پڑتے ہیں ”نہ جانے اس عورت نے کیا کالا جادو کر دیا ہے کہ بس اسی کا ہو گیا ہے“ ، ”اپنی بیوی کے سوا کسی کی سنتا ہی نہیں“ ، ”وہ تو اپنی بیوی کا غلام بن گیا ہے“ وغیرہ وغیرہ۔ یہ وہ

Read more

خدا حافظ ڈاکٹر مغیث صاحب!

پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین ٰشیخ صاحب کی وفات کی خبر نے افسردہ کر دیا ہے۔ پہلی دفعہ ان سے میری ملاقات 2009 میں پنجاب یونیورسٹی کے انسٹیٹوٹ آف ماس کمونیکیشن اسٹدیز ( آئی سی سی ایس) میں ہوئی جب انھوں نے ڈیپارٹنمٹ میں انگریزی پڑھانے کے لیے بحیثیت ڈائریکٹر میرا انٹرویو کیا اور مجھے سلیکٹ کر لیا۔ میں نے خوشی خوشی پڑھانا شروع کیا کیونکہ وہ پہلی دفعہ تھا کہ میں پنجاب یونیورسٹی میں پڑھا رہی تھی۔ اسی دوران ایک

Read more

امریکہ میں درد کش ادویات کا استعمال اور موت کی وبا 

(دوسرا اور آخری حصہ ) بات امریکہ میں افیون اور اس سے بننے والی منشیات سے ہونے والی اموات کی وباءسے شروع ہو کر افغانستان اور امریکہ کے درمیان ہونے والی طویل جنگ تک پہنچی ہے کیونکہ اس نے اس صورتحال میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ خون آشام جنگوں کی تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ کسی ملک کا دوسرے پہ حملہ کا مقصد اس کے وسائل پہ قبضہ اور تسلط قائم کرناہے۔ اس وقت دنیا میں تیل اور ہتھیاروں

Read more

آسمان ہدایت کا روشن ستارہ

پیر طریقت حضرت اقدس مولانا عزیز الرحمان ہزاروی رحمہ اللہ 23 جون پیر کی عصر کے بعد غروب آفتاب سے کچھ قبل ہزاروں علماء، محدثین مفسرین، شیوخ الحدیث، شیوخ القرآن، قراء کرام، حفاظ، مبلغین، واعظین اور نیک لوگوں کی موجودگی میں سفرآخرت پر روانہ ہوگئے۔ بٹگرام کے ایک گاؤں چھپر گرام سے علوم نبویہ سے اپنے سینے کو منور کرنے والے اسلام آباد کے علاقے ترنول کی بستی انوار مدینہ میں اپنی اماں جاں کے پہلو میں سپرد خاک ہوئے۔

Read more