بچوں کے ساتھ جنسی تشدد: ایک پیچیدہ اور حل طلب مسئلہ

حال ہی میں بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کے سانحات کے بارے میڈیا اور لوگوں میں گفتگو ہونا شروع ہوئی ہے تو عمومی تاثر یہ لیا گیا ہے کہ شاید ان واقعات میں حال ہی میں اضافہ ہو گیا ہے یا پہلے نہیں ہو رہے تھے تھے حالانکہ ایسا بالکل نہیں ہے بلکہ یہ واقعات اس سے پہلے بھی ہو رہے تھے لیکن ان واقعات کے بارے میڈیا میں نہیں بتایا جا رہا تھا اور معاشرتی سطح پر عمومی گفتگو

Read more

مغربی جمہوریت اور چینی آمریت کے تضادات

تضادات کا مجموعہ بنے میرے چند دوست امریکہ و مغرب کی جمہوری حکومتوں سے تو بغض رکھتے ہیں لیکن ساتھ ہی مغربی جمہوریت کے سائے تلے پیدا ہو کر پروان چڑھے کیپیٹل ازم، پرائیویٹ کارپوریٹ سیکٹر اور فری ٹریڈ اکانومی کے گن گاتے ہیں۔ چین کو محبوبہ سمجھ کر کی اس کی الفت میں رومیو بنے رہتے ہیں، لکین ساتھ ہی سوشلسٹ معاشی نظام کو برا بھی کہتے ہیں۔ حالانکہ کمیونزم صرف سوشلسٹ معاشی انتظام کا نام نہیں ہے۔ نہ

Read more

نظام چل نہیں رہا تو ریلوے کیا چلے گا!

ملک میں ریلوے حادثات کثرت کے ساتھ رونما ہو رہے ہیں، لیکن ہر حادثے کے بعد چند افراد کو او ایس ڈی اور چند کو ملازمت سے برطرف کر کے وزارت ریلوے ذمہ داری سے عہدہ برآ ہو جاتی ہے، حالانکہ ایسے حادثات کے محرکات کی تہہ تک جا کر اس کا مستقل حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ حالیہ حادثے میں بغیر پھاٹک کراسنگ پر ڈرائیور کی جلدی بازی کے باعث سکھ برادری کے افراد پر مشتمل کوسٹر کراچی

Read more

پاکستان میں صحافتی کتب کا المیہ

پاکستان میں صحافت سے وابستہ اور اس سے دل چسپی رکھنے والے کچھ سمجھ دار اور باشعور لوگ اکثر اس بات کا شکوہ کرتے ہیں کہ آج کے صحافی یا صحافی ہونے کے دعویدار اکثر لوگ صحافتی قدروں سے ناواقف ہیں اور اپنے منہ میاں مٹھو بنے رہتے ہیں۔ ان کی اکثریت دائیں بازو کے قوم پرستانہ اور مذہبی کے ساتھ ساتھ تنگ نظر فرقہ وارانہ سوچ کی حامل ہے۔ صحافت کی بنیادی اقدار جن میں تنگ نظری اور قوم

Read more

شغلیہ حکومت کا مستقبل اور مقتدرہ کا کردار

ایک محاورہ ہے اونٹ رے اونٹ تیری کون سی کل سیدھی۔ جس طرح اونٹ کی کوئی کل سیدھی نہیں ہوتی اسی طرح اس حکومت کا بھی کوئی کام سیدھا نظر نہیں آتا۔ زبانی تقریر کے شوقین وزیر اعظم ہوں یا وزراء ’پہلے تولو پھر بولو‘ کی بجائے ’پہلے بولو پھر مضمرات بھگتو‘ پر یقین رکھتے ہیں۔ حالیہ ایام میں دیکھیں تو کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے ہر روز بدلتے بیانات تفنن طبع

Read more

رشید مصباح نہیں مرے

” جناب صدر! رشید مصباح کے بارے آپ میں سے کوئی کچھ نہیں جانتا، صرف اور صرف میں جانتا ہوں۔“ جی ہاں! عبدالرشید مصباح اگر زندہ ہوتے تو اپنے ریفرنس کا آغاز انہی الفاظ سے کرتے۔ ۔ ۔ لیکن میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ ہم کیوں رشید مصباح کا ریفرنس کروا رہے ہیں۔ ؟ کیا وہ واقعی مر گئے ہیں۔ ۔ ۔ ؟ جناب صدر! آپ کی اجازت سے کہنا چاہوں گا کہ ہم مصباح صاحب کے عہد میں ہیں،

Read more

ہارون رشید کے نام ایک خط

محترم ہارون رشید صاحب۔ امید کرتا ہوں آپ خیریت سے ہوں گے۔ اور ہوں گے بھی کیوں نہیں؟ آخر آپ ربع مسکوں میں واحد مرد مجاہد ہیں جو سارے عالم اسلام کے دشمنوں کے سامنے ڈٹے ہیں اور گاہے بگاہے ان دشمنانان ملت کے کالے کرتوں میں ملوث دیسی خبر گیروں کو بے نقاب بھی کرتے رہتے ہیں۔ اب اگر خدا نے آپ کے ذمے اتنا اہم کام سونپا ہے تو ظاہر ہے اسے آپ کی صحت اور تندرستی کا

Read more

پاکستان میں غیر مسلم کیمونٹی کا کردار

بیرونی ممالک میں عقائد یا مذہبی آزادی کی آزادی کے تعین کے لئے امریکی کمیشن کی تشکیل کردہ USCIRF نے امریکی صدر، وزیر داخلہ اور کانگریس کو سالانہ رپورٹ 2020 میں سفارشات پیش کیں کہ حکومت پاکستان کے ساتھ ایک واحب التعمیل معاہدہ کیا جائے، جس کے مطابق مذہب یا عقیدے کی وجہ سے جیل میں ڈالے گئے توہین رسالت (ﷺ) کے قیدیوں اور دیگر افراد کو رہا کیا جائے اورجب تک ان کی تنسیخ کا عمل مکمل نہیں ہو

Read more

کیا آپ رومانوی دانائی سے واقف ہیں؟

راؤ طاہر قیوم کا خط پیارے طبیب، آداب میرا نام راؤطاہرقیوم ہے اور پیشے کے اعتبار سے ایک وکیل ہوں اور میاں چنوں میں پریکٹس کرتا ہوں۔ گزشتہ سال جب آپ پاکستان تشریف لائے تھے تو آپ کے ساتھ بالمشافہ گفتگو کا شرف حاصل ہوا تھا۔ آپ کی پیاری بہن عنبرین کوثر کے گھر پر عبدالستار اور زبیر لودھی کے ساتھ آپ کی پیاری پیاری گفتگو سننے کا اتفاق ہوا تھا۔ عبدالستار اور زبیر لودھی نے تو آپ کی باتوں

Read more

ضیاء کا مارشل لاء ، مائنس ون اور پھلجڑیاں

حقیقت فقط اتنی ہے کہ گزرے اتوار کی صبح اُٹھا تو احساس ہوا کہ آج 5جولائی ہے۔اس حوالے سے جولائی 1977کی یاد آگئی۔ذہن میں کسی فلم کے سین کی طرح وہ لمحات گھومنا شروع ہوگئے جب تین ’’دانشور‘‘ بزرگوں کے ہمراہ بیٹھ کر جنرل ضیاء کی ’’میرے عزیز ہم وطنو…‘‘ والی تقریر سنی تھی۔اس خطاب کے ختم ہوتے ہی میرے سینئرز نے متفقہ اعلان کردیا کہ ہوشیار اور چالاک ذوالفقار علی بھٹو نے جنرل ضیاء کو سازشی انداز میں مارشل

Read more

اورنگ زیب عالمگیر کے فرامین اور ہندو مندر

’پاک سر زمیں‘ کے دارالحکومت ’اسلام آباد‘ میں آج کل ایک ہندو مندر کی تعمیر بارے گفت و شنید زوروں پر ہے۔ ’مجاہدین اسلام‘ اورچند موقع پرست سیاسی جماعتیں اپنے اپنے تیر اور جگر آزمانے میں مصروف ہیں۔ ایک دفعہ پھر ’اسلام خطرے میں ہے‘ کی دہائی ہے۔ بہرحال، اس سارے قضیے میں اس بات پہ تو سب متفق دکھائی دیتے ہیں کہ ’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘ میں غیرمسلموں کی عبادت گاہوں کا ہر لحاظ سے تحفظ کیا جانا چاہیے۔ تنازع

Read more

آن لائن کلاسیں لینے والے بین الاقوامی طلبہ امریکہ میں نہیں رہ سکیں گے، نیا حکم جاری

امریکی حکومت نے کہا ہے کہ طلبا اگر امریکہ میں رہنا چاہتے ہیں تو انھیں ایسے کسی کورس میں شمولیت اختیار کرنی ہوگی جس میں اب بھی آف لائن تعلیم دی جا رہی ہے، بصورتِ دیگر وہ خزاں کے سیمیسٹر کے لیے ملک میں نہیں رہ سکیں گے۔

Read more

اسد عمر اور بے بی کی ہیپی برتھ ڈے

وبا کے سو دن پورے ہوئے اور اسد عمر نے قوم کو مبارکباد دی، حوصلے کی داد دی اور کہا کہ اگر ہم سب اکٹھے ہو جائيں تو۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔

پہلے حیرت ہوئی کہ تعزیتوں کے موسم میں مبارکبادیں کس بات کی۔ پھر اپنی حیرت پر بھی خوف آیا کہ کیا دو سال سے سوئے ہوئے تھے۔ گھبرانا نہیں گھبرانا نہیں کی لوری اتنی پسند آ گئی تھی کہ اب آنکھ کھلنے لگی ہے تو واپس سو جانے کو دل چاہتا ہے۔ لیکن پھر اسد عمر جیسا کوئی آ کر مبارکباد دیتا ہے اور دوبارہ جگا دیتا ہے اور کہتا ہے کہ میری پارٹی ہے اور ابھی تو صرف شروع ہوئی ہے۔

Read more

1564 سے شروع ہونے والی کہانی کے کردار گیلیلیو اور نیوٹن

انسانوں کی اس دنیا میں آمد اور ان کی کاوشوں کی کہانیوں میں ہمیں کہیں کہیں قدرت کا خاص انتظام نظر آتا ہے اور جہاں یہ انتظام نظر آ جائے تو سمجھ جائیں کہ نہ یہ کہانی عام ہے، اور نہ ہی اس کے کردار۔ ایسی ہی ایک کہانی شروع ہوتی ہے سن 1564 میں جب دنیا کے نقشے پر دو ایسے کردار قدم رکھتے ہیں جو اپنے اپنے میدان میں فکر ونظر کا زاویہ بدل دیتے ہیں۔ یہ دو

Read more

تبدیلی نہیں آئی

یہ دو ہزار بیس ہے۔ میں پینتیس برس کا ہوچکا ہوں۔ پاکستانیوں کی متوقع عمر کے حساب سے میری آدھی سے زیادہ زندگی بیت چکی۔ کم وبیش پاکستانی کی آدھی بنتی بگڑتی تاریخ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے۔ جمہوری حکومتوں کا ٹوٹنا اور عدلیہ سے بحال ہونا، چھانگا مانگا کی سیاست، تحریک نجات، ایٹمی دھماکے، عدلیہ پر حملہ، بارہ اکتوبر کو لگنے والا مارشل لاء، 9 / 11، دہشت گردی کے خلاف جنگ، کشمیر میں آیا زلزلہ، لال

Read more

فریڈا کاہلو: رنگوں کے جھولے میں بیٹھ کر آسمان چھونے والی عورت

پولیو کے ننھے وائرس سے ہونے والی جسمانی معذوری سے ابھی تن من سنبھلا نہ ہو کہ ٹریفک حادثہ جسم کو ادھیڑ ڈالے، خستہ حال رگ و ریشہ اور سوختہ بدن، کیسے جئیں اب؟ اور اس نے جواب ڈھونڈھ لیا! "اماں، چلیے فریڈا کوہلو کی تصاویر کی نمائش پہ چلتے ہیں” "ضرور، مجھے فریدہ کاہلوں سے ملنا ہے، نام تو بالکل پاکستانی ہے” ہم شرارت سے مسکرائے، "کیا کہہ رہی ہیں، کون فریدہ کاہلوں؟” "تم نہیں سمجھو گی، تم کیا

Read more

دیکھتی آنکھوں، سنتے کانوں کو اس کا آخری سلام

کئی نامور ہستیاں ان گنہگار آنکھوں نے موت کے ہاتھوں ہارتی دیکھی ہیں۔ ہماری اپنی آنکھوں نے کیا کیا نہ غم جاناں و غم دوراں دیکھے ہوں گے مگر جتنی عزت، شہرت، عظمت اور وقار ”دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں“ والے کے حصے میں آیا ہے چشم فلک نے شاذ ہی ہمارے عصر میں دیکھا ہو گا۔ طارق عزیز ایک شخصیت نہیں بلکہ وہ ایک عہد تھا۔ ہم نے خلق کو منیر نیازی ازبر ہوتے دیکھا جس کے مرنے پر چنگ

Read more

کورونا وائرس: تین جنگوں میں شرکت کے بعد کورونا کی جنگ جیتنے والے 98 سالہ شخص کی کہانی

دوسری جنگِ عظیم میں برطانوی افواج، اور پھر 1965 اور 1971 کی جنگوں میں پاکستانی فوج کے لیے خدمات سر انجام دینے والے مولانا فضل رؤف نے ایک اور جنگ میں فتح حاصل کر لی، لیکن اس بار یہ جنگ ذاتی نوعیت کی تھی۔

Read more

اردو زبان کی تاریخ پر سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث: ’ہماری قومی زبان کے نام پر داغ کون لگا رہا ہے؟‘

اردو زبان کے وجود میں آنے سے متعلق یہ بحث شاید سوشل میڈیا پر زیادہ دیر نہ چلتی اگر عروج اورنگزیب داغ کے شعر کا سر پیر توڑ کر ٹویٹ نہ کرتیں۔۔۔

Read more

کورونا وائرس: کیا لاک ڈاؤن میں پھنسے سائنسدانوں کی جگہ ربورٹس لے لیں گے؟

برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیورپول کے سائنسدانوں نے اپنے ایک روبوٹ ساتھی کی رونمائی کی ہے جو لاک ڈاؤن کے دوران ان کی لیبارٹری میں بلا ناغہ تحقیق میں مصروف ہیں۔

Read more

کورونا وائرس کی وبا کے دوران چین کی جانب سے ’بلیک ڈیتھ‘ نامی بیوبونک طاعون کی انتباہ

چین کے خودمختار خطے اندرونی منگولیا کے ایک شہر میں بیوبونک طاعون یعنی گلٹی دار طاعون کا معاملہ سامنے آنے کے بعد حکام نے چوکسی میں اضافہ کر دیا ہے۔

Read more

5 جولائی 77:خوش گمانیوں کا سفرِ ناتمام

موضوع اس کالم کا کچھ اور سوچ رکھا تھا۔اتوارکی صبح اُٹھا تو جانے کیوں یاد آگیا کہ آج پانچ جولائی ہے۔ یہ دن 1977میں بھی آیا تھا۔زندگی کے کئی برس اس کے اثرات سے نبردآزما ہونے میں خرچ ہوگئے۔اپنے تئیں جو ’’مزاحمت‘‘ برپا کی تھی اس کے حوالے سے خود کو ’’ہیرو‘‘ تصور کرنے کی علت بھی پال رکھی تھی۔عمر کے آخری حصے میں داخل ہوا تو دیانت داری سے اس نتیجے پر پہنچا کہ جھک ماری تھی۔خواہ مخواہ زندگی

Read more

پاکستانی عورت کی جہد مسلسل

اسلامی جمہوریہ پاکستان ایک ایسا مسلم ملک ہے جہاں مذہب نظریہ اور دستور میں تو موجود ہے، لیکن عملی زندگی میں ذاتی عبادات اور گناہ اور ثواب کے بھنور میں کہیں کھو سا گیا ہے۔ بات جب انسانی حقوق کی ہو، (خاص طور پر خواتین کے حقوق کی) تو اس حوالے سے نام نہاد مذہبی پیشوا ان حقوق کی تشریح صرف اور صرف اپنے ذاتی مفادات کے لئے کرتے ہیں۔ یہ بات مایوس کن ہے کہ آزادی کے 72 سال

Read more

Transsexuality (شعوری جنسیت)

ناچ تیز ہوتا جا رہا تھا۔ پوہ کی بھیگی رات دم آخریں پر پہنچ چکی تھی۔ ستاروں کے قافلے چلتے چلتے تھک گئے تھے اور ڈوبنے سے پہلے ہی بادلوں میں چھپ کر مدھم ہو رہے تھے۔ جوانی کا الاؤ بھڑک رہا تھا۔ دونوں کنچنیاں پسینے سی بھیگی ہوئی تھیں۔ چہرے لال سرخ اورجسم تپایا ہوا کندن بن چکے تھے۔ جوں جوں شعلے ٹوٹ رہے تھے، روپ سوا ہوا جا رہا تھا۔ یوں لگتا کہ گھٹائیں امڈ آئیں، بجلیاں کوند

Read more

تقدیراور تدبیر سے متعلقہ سوالات

تقدیر اور تدبیر کے حوالے سے کوئٹہ سے اجمل کاسی کا ایک سوال تھا، سوچا انفرادی جواب دینے کی بجائے افاد عامہ کے لئے جوابی کالم ہی تحریر کر دیا جائے۔ تقدیر اور تدبیر کی بحث اتنی ہی قدیم ہے جتنا قدیم خود انسانی شعور۔ تدبیر اور تقدیر کے تقابل سے پہلے تقدیر کے بنیادی تصور سے آگاہی لازم ہے۔ دراصل تقدیر تخلیق کا ایک جزو لاینفک ہے۔ بساط تخلیق پر تقدیر کا نقشہ پہلے کھینچا جاتا ہے اور تخلیق

Read more

وقت بے درد مسیحا ہے

میں اس بات پر بالکل بھی راضی نہیں تھا کہ اس سے ملوں کیوں کہ اس وقت میں بالکل بھی نہیں چاہتا تھا کہ میری بیٹی اس سے شادی کرے۔ میرا خیال تھا کہ ایک دفعہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرلے پھر عملی زندگی میں کسی عملی قسم کے آدمی کوپسند کرکے اس سے شادی کرے۔ یہ تو مجھے اندازہ تھا کہ وہ کسی بھی ایسے شخص سے شادی نہیں کرے گی جو صرف میری پسند کا ہو۔ ارینج میرج

Read more

یہ عمران خان کا ساتھ دینے کا وقت ہے

لارڈز لندن ہے۔ ۔ ۔ اس اگست 2020 میں اس بات کو پورے دس سال ہو جائیں گے، ہو سکے تو اس بدنامی کی سالگرہ منالیں اور اس وقت کے صدر پاکستان آصف زرداری کے وژن کے مطابق، ”مل کے کھاؤ اور مٹی پاؤ“ پالیسی پر قائم رہنے کا تجدید عہد بھی کر لیں۔ جب، ”نیوز آف دی ورلڈ“ کے انڈر کور رپورٹر نے بکی مظہر مجید کو میچ فکسنگ کرتے ہوئے ویڈیو ٹیپ کر لیا تھا، اس میچ فکسنگ

Read more

گواہ

عکاشہ آفس میں مصروف تھی، سیل فون کی مسلسل بجنے والی مدھر دھن پر اس نے چونک کر سیل فون اٹھا یا، جگمگاتے نمبر پر نگاہ پڑتے ہی اس کے چہرے پر مسکراہٹ کی روشنی پھیل گئی۔ ادائے دلربائی سے اس نے ہیلو کہا، اور چند لمحے گفتگو کے بعد فون بند کر کے دوبارہ سے کام میں مصروف ہو گئی۔ آفس ٹائم ختم ہوتے ہی اس نے اپنی میز کی درازوں کو قفل لگایا اور اپنے کیبن کو بھی

Read more

کیا آٹھواں آسمان بھی ہے؟

ویسے تو آسمان سات ہیں لیکن جب سے غلام محمد قاصر نے اپنے کلام کا نام ”آٹھواں آسمان بھی نیلا ہے“ رکھا، اسی دن سے آسمانوں سے متعلق کا نظریہ بھی واضح ہوا ہے کہ آسمان اور زمین کا رشتہ اور یہ اٹوٹ حیثیت بہت ہی پرانی ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ ہم سنتے آئیے ہیں کہ: کرو مہربانی تم اہل زمیں پر خدا مہرباں ہوگا عرش بریں پر اور یہ اسی حدیث کا عکس ہے کہ ”اگر کسی

Read more

صفیہ شیخ: منشیات کی عادی شدت پسند خاتون تک پولیس کیسے پہنچی؟

صفیہ جب سنہ 1983 میں پیدا ہوئیں تو اس کا نام مشیل ریمسڈن رکھا گیا تھا اور پھر 2007 میں اس نے اپنے پڑوس میں رہنے والے ایک گھرانے کے حسن سلوک سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا تھا۔

Read more

عدلیہ کو تیس مار خان بننا ہو گا

12 اکتوبر 1999 کو ایک آمر نے شب خون مارا، آئین کو معطل کیا اور عبوری حکم نامہ جاری کیا، منصفوں نے حلف اٹھایا اور ”نظریہ ضرورت“ کے تحت غیر قانونی قبضے کوجائز قرار دیا۔ قاضی القضاہ نے بعد ازاں اس فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے ”ارشاد“ کیا: ”کیا کوئی ایسا“ تیس مار خان ”ہو سکتا تھا جو بیک جنبش قلم مارشل لاءکو غیر قانونی قرار دے دیتا اور کیا یہ توقع ہو سکتی تھی کہ جنرل مشرف سمیت

Read more

25 روپے کا مقروض

تمہارے 145 روپے ہوئے۔ میرے پاس تو 120 ہیں۔ مگر دوا 145 کی ہے ؛سیلز مین نے کہا۔ وہ میرے آگے لائن میں کھڑا تھا اور میں لا شعوری طور پر اس کے اور سیلزمین کے درمیان ہونے والی گفتگو سن رہا تھا۔ 10 منٹ قبل میں اپنے بیڈ پہ سکون سے لیٹا سیلف ڈسکوری کے موضوع پر ایک مشہور کتاب کا مطالعہ کرنے میں مشغول تھا۔ گھر کا دروازہ کھلنے کی آواز میری سماعت سے ٹکرائی، میں اٹھ کر

Read more

میر حمایت علی المعروف حمایت علی شاعر

میر حمایت علی المعروف حمایتؔ علی شاعر 14 جولائی 1926 کو اورنگ آباد (دکن) میں پیدا ہوئے۔ لڑکپن ہی میں اپنے وقت کے بائیں بازو کے صاحب قلم افراد سے متاثر ہو گئے پھر مقامی روزنامہ ’خلافت‘ میں بھی کام کیا اور آل انڈیا ریڈیو سے وابستہ ہو گئے جہاں کئی جہتوں میں آپ نے کام کیے جیسے ڈرامے میں صدا کاری وغیرہ۔ ان کے آبا و اجداد کا پیشہ سپاہ گری تھا۔ لکھنے لکھانے کا آغاز افسانہ نگاری سے

Read more

آن لائن نظام تعلیم اور ایکولوجیکل سویلائزیشن

میں نے جب سے آن لائن کلاس کا آغاز کیا ہے اور معیشت اکیڈمی اسکول آف جرنلزم میں مدارس اسلامیہ کے طلبہ کو پڑھانے کی کوشش کی ہے مجھے شدت سے یہ احساس ہوا ہے کہ ہندوستان میں آن لائن نظام تعلیم خصوصاً مسلمانوں کے لئے انتہائی مشکل امر ہے۔ جو طلبہ گزشتہ برس آف لائن پڑھ چکے ہیں وہ بھی اس بات پر شاکی نظر آرہے ہیں کہ آن لائن میں وہ کیفیت پیدا نہیں ہو پارہی ہے جو

Read more

کورونا وائرس۔۔۔ تعلیمی ادارے ابھی نہ کھولے جائیں

ہر گزرتے دن کے ساتھ کوروناوائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ سے بھی تجاوز کرچکی ہے چاہے ترقی پذیر ممالک ہوں یا ترقی و تہذیت یافتہ، تمام تر کوششوں کے باوجود اس وبا پر قابوپانے میں تاحال ناکام ہیں اور پوری دنیا دوراہے پر کھڑی ایک عجیب مخمصے کا شکار ہے خصوصاً غریب ممالک کے لیے یہ لمحات کسی بہت

Read more

کورونا کے بعد مزید عالمی وباؤں کا خطرہ!

اسے قانون فطرت کہہ لیں یا انسان کی اپنی غلطیاں اور کوتائیاں کہہ لیجیے کہ تقریباً ہر سوسال بعد ایک ایسی ہی خوفناک بیماری وبا ء کی صورت اختیار کر لیتی ہے کہ جس سے لاکھوں انسان لقمہ اجل بن جاتے ہیں، یہ قدرت کی جانب سے انسانوں کو ایک وارننگ ہوتی ہے کہ وہ اب بھی سنبھل جائے مگر انسان نہیں سنبھلتا۔ حالیہ دنوں میں پھیلنی والی وبا ء کورونا وائرس سے قبل دنیا میں متعدد بیماریاں وباؤں کا

Read more

آہ! کامریڈ رشید مصباح

معروف ترقی پسند نقاد اور افسانہ نگار رشید مصباح بھی چل بسے۔ ایک طویل عرصہ تنہائی اور بیماری سے جنگ لڑتے ہوئے گزری اور دو جون کو ہمیشہ کے لیے دنیا سے کنارہ کر لیا۔ میرا ان سے محبت کا تعلق دس سالوں پر محیط ہے، کتنی کہانیاں، کتنے واقعات، کتنے سفر، کتنی یادیں اورکتنی تقریبات ہیں۔ کس کس بات کا ذکر کروں، کون سی یاد تازہ کروں۔ ان کی افسانہ نگاری (سوچ کی داشتہ، گمشدہ آدمی، آکاس بیل) پہ

Read more

نجی سکول کی بچیوں کے ساتھ جنسی ہراسانی کا ذمہ دار کون؟

ؒلاہور کے نجی سکول میں جنسی ہراسانی کا واقعہ کوئی نیا نہیں ہے۔ بدقسمتی سے اس طرح کے غیر اخلاقی واقعات کی اطلاعات ا کژسرکاری، نجی اداروں اور مدارس سے آتی رہتی ہیں جس میں نہ صرف مرد استاد کی بچیوں کے ساتھ ہونے والی جنسی ہراسانی بلکہ مدارس میں تو معصوم بچوں کے ساتھ ہونے والی جنسی ہراسانی جیسے خوفناک واقعات بھی دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں۔ لیکن لاہور کے نجی سکول میں بچیوں کے ساتھ ہونے والی

Read more

چیئرمین ایف بی آر کی تقرری اور جسٹس فائز عیسیٰ سے متعلق خدشات

ایک شخص سے کسی نے کتا مانگا۔ آگے سے جواب ملا ”پہلی بات تو یہ کہ میرے پاس کتا ہے ہی نہیں لیکن اگر ہوتا بھی تو میں تمہیں نہ دیتا“ ۔ یہ ہوتی ہے نیت کی نیکی اور آج جب چیئرمین ایف بی آر کا تین ماہ کے لئے عارضی تقرری کا حکم نامہ دیکھا تو یہ واقعہ یاد آ گیا کہ کیسے عمران خان صاحب کی حکومت اس شخص کے مصداق نیت کی نیکی بھی نہیں کرنا چاہتی۔

Read more

ہمارے رانا اعجاز محمود صاحب

علم کیا ہوتا ہے اور دانش کون چڑیا کا نام ہے، ان معاملات سے اب بھی اس کالم نگار کا کچھ لینا دینا نہیں لیکن جن دنوں کا یہ ذکر ہے تب تو پھولوں اور رنگوں اور تتلیوں کے سوا کچھ سوجھتا ہی نہ تھا۔ قوت شامہ ہواؤں میں وہ خوشبوئیں ڈھونڈ لیتی تھی جو بیک وقت اجنبی تھیں اور شناسا۔ تپتی دوپہروں پر رومان کے خواب سایہ کرتے تھے اور ٹھٹھرتی رتیں خیال کی آنچ سے آسودہ رہتیں۔ مطالعہ

Read more

نئے مذہب کے پیروکاروں کا اجلاس: ایک رپورتاژ

خواتین و حضرات! میرا نام کرن کرونائی ہے اورمیرا تعلق کرونائی مذہب سے ہے۔ میں مذاہب عالم کی اس 2120 کی بین الاقوامی کانفرنس میں آپ سب مہمانوں کو خوش آمدید کہتی ہیں۔ مجھ سے پہلے آپ جن مذاہب کے نمائندوں کی تقریریں سن چکے ہیں ان میں یہودی بھی تھے عیسائی بھی ’مسلمان بھی تھے ہندو بھی‘ سکھ بھی تھے اور بدھسٹ بھی۔ ان میں سیاہ فام افریقی قبائل کے رہنما بھی تھے اور سرخ فام انڈین قبائل کے

Read more

سمارٹ لاک ڈاؤن کی کامیابی کی حقیقت

پنجاب میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے کیسز میں واضح کمی ہوئی ہے۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران بڑے شہروں کے مخصوص کاروباری اور رہائشی علاقوں کو سیل کیا گیا۔ جہاں پر کیسز کی تعداد زیادہ تھی۔ وہاں پر آمدورفت کم سے کم رکھی گئی رہائشی علاقوں کے اندر واقع مارکیٹیں بند کی گئیں۔ زیادہ رش والے بازار بند رکھے گئے انتظامیہ نے کافی تندہی سے کام کیا اور سیکورٹی فورسز بھی ان کی مدد کے لئے موجود رہیں۔ حکومت لاک ڈاؤن کو اپنی بڑی کامیابی بتا رہی ہے۔

تاہم کئی علاقوں کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے خدشہ ہے کہ کیسز دوبارہ نہ بڑھ جائیں۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کو سیدھے لفظوں میں جزوی لاک ڈاؤن کہیں گے سمارٹ کا لفظ تو ویسے سمارٹ لگنے کے لئے استعمال کیا گیا۔ اب ثابت یہ ہوتا ہے کہ جب جزوی لاک ڈاؤن سے یہ حوصلہ افزا نتائج حاصل کر لئے گئے تو مکمل لاک ڈاؤن اگر کچھ ہفتے ہی لگا لیا جاتا تو یہ کیسز لاکھوں میں کبھی نہ پہنچتے۔ اب تو ہم دو لاکھ کے کیسز والے ایلیٹ کلب میں شامل ہو چکے ہیں۔ آج ہم دنیا کے دو سو سے زائد ممالک کے ہوتے ہوئے بارہویں نمبر پر موجود ہیں اور عظیم براعظم ایشیا میں تیسرے نمبر پر براجمان ہیں اور موجودہ رفتار سے کچھ دن میں ایشیا میں دوسرے نمبر پر اور دنیا میں چھٹے یا ساتویں نمبر پر ہوں گے لیکن لگتا ہے موجودہ حکمران تو سمجھتے ہیں کہ

Read more

وہ ایک جیتی جاگتی حسین و خوبصورت انسان ہے

کتنی خوش تھی وہ جب اس کی شادی ہوئی۔ جب اس کو مایوں کا پیلا جوڑا پہنایا گیا اورپھوپھو جو فیصل آباد کے مشہور کپڑا بازار سے اس کے لیے گوٹے کناری سے کڑھے ہوئے مہندی کے جوڑے کے لیے ست رنگی دوپٹہ لائی۔ اس دوپٹے پر تو جیسے اس کا دل ہی رک گیا ہو۔ کہاں سوچا تھا کہ کبھی ایسا فیشن ایبل دوپٹہ وہ ٹی وی ڈراموں میں ہی نہیں اپنی زندگانی میں اور وہ بھی اتنے خاص

Read more

ڈاکٹر مظہر محمود شیرانی: ایسی عظمت کو سلام

اللہ پروفیسر ڈاکٹر مظہر محمود شیرانی کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ قرآن پاک میں بار بار ارشاد ہوا ہے کہ میں بڑا حکمت والا ہوں۔ بلاشبہ اللہ بڑا حکمت والا ہے۔ وہ انسان کو ایک خاص مدت کے لیے اِس دنیا میں بھیجتا ہے اور وہ بھی کسی مقصد کے تحت۔ جب مقصد پورا ہو جاتا ہے تو اُسے اُٹھا لیتا ہے۔ ہر انسان دنیا میں پاکیزہ پیدا ہوتا ہے بقول ولیم ورڈزوتھ جہاں سے بچہ آتا ہے

Read more

رشید مصباح۔ دلچسپ و عجیب شخص

لکھاری لوگ بہت ہی عجیب ہوتے ہیں، چاہے وہ کچھ بھی نہ لکھتے ہوں۔ اردو لکھاریوں میں آج کل سب سے پہلے مطالعہ بند کر دیا جاتا ہے۔ اس سے شاید انھیں لکھنے میں آسانی ہوتی ہے جو بندھے ٹکے اصولوں اور ضابطوں کے مطابق ہو، باقی کام سیلف سنسر شپ کر دیتی ہے۔ اس طرح کوئی بھی ایسا عنصر تحریر اور لکھاری کی شخصیت سے خارج ہو جاتا ہے جو ذرا سی بھی ہلچل پیدا کر سکتا ہو۔ ہاں اردو ادب میں جنسی واقعات یا جسم نگاری کو ضروری سمجھا جاتا ہے۔

نقادوں نے بھی اسی معاشرے اور انھی لکھاریوں میں زندہ رہنا ہوتا ہے۔ لہٰذا وہ بھی اسی سانچے میں ڈھل جاتے ہیں۔ اور زیادہ تر نقاد تو ویسے بھی ”استاد“ ہیں جو 1980 ء یا 1990 ء کی دہائی والے نوٹس ہی طلبا کو رٹائے جاتے ہیں۔ حال ہی میں پروفیسر ہود بھائی نے اپنے استعفے میں ذکر کیا ہے کہ فزکس کے ایک پروفیسر صاحب کے نوٹس پر 1976 ء کی تاریخ تھی۔ حالانکہ فزکس میں تو سال بہ سال بہت کچھ بدلتا اور نیا شامل ہوتا رہتا ہے۔

Read more

کرونا کے دنوں میں فاصلاتی نظام تعلیم و تدریس۔ ایک قابل تحسین اقدام

تعلیم و تدریس میں ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کے ساتھ ساتھ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ خاص طور پر موجودہ دور میں اس کی افادیت اور اہمیت دو گنا ہو گئی ہے۔ اب جبکہ کرونا کی وبا کی وجہ سے تعلیمی ادارے گزشتہ مارچ سے بند پڑے ہیں اور کروڑوں طلبہ و طالبات اپنے اپنے گھروں میں محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔ بچوں کا تعلیمی حرج روکنے اور انہیں اپنی پڑھائی سے منسلک رکھنے کی غرض سے بہت سے تعلیمی اداروں نے فاصلاتی نظام تعلیم و تدریس یعنی آن لائن ایجوکیشن سسٹم متعارف کرایا ہے۔ ہر ادارہ اور اس کی انتظامیہ اپنی اپنی بساط اور رسائی کے مطابق اس نظام کو بروئے کار لا رہی ہے۔ حکومت نے بھی تعلیم گھر اور ٹیلی سکول کے نام سے اس مقصد کے لیے پراجیکٹ ایپلی کیشن کا استعمال متعارف کرایا ہے۔

Read more

رشید مصباح کے لئے

”کبوتر بازی اور غزل بازی میں کیا فرق ہے“ جب تین چار شاعر اکٹھے ہو جاتے اور کوئی اپنے نئے شعر سنا رہا ہوتا تو وہ درمیان میں یہ سوال اچھالتا۔ غزل دھری کی دھری رہ جاتی اور بحث شروع ہو جاتی۔ ایک شرارتی مسکراہٹ کے ساتھ اپنے مخصوص انداز چچلی انگلی میں سگریٹ پھنسا کر مٹھی سے زور دار کش لگاتا۔ ایسا بارہا ہوا اور شاعر ہر بار اس کے جال میں پھنس گئے۔ بات ویسے پھینکنے والی نہیں کہ کبوتر بازی اور غزل کہنے کے عمل میں کیا مماثلت ہے؟

کبوتر اڑانے کے فن میں بھی مخصوص گردانوں میں مہارت پیدا کرنا پڑتی ہے۔ کہ کس آواز کی گردان سے کبوتر اڑانے، لڑانے یا بلانے ہیں اسی لئے ایک زمانے میں عروض کے ماہر اساتذہ اور شعرا کبوتر بازی کے بھی رسیا ہوتے تھے۔ اس نے اپنی زندگی بھی ایک بازی کی طرح گزاری۔ اس کی زندگی اتار چڑھاؤ کا ایک ردھم تھی لیکن کورونا کی وبا کے سامنے بے بس ہو گیا۔ زندگی تھم سی گئی۔ لوگ گھروں میں مقید ہو گئے پڑھنے پڑھانے سے جو زندگی کی ڈور جڑی تھی وہ بھی ٹوٹنے لگی تھی۔

Read more

لگڑ بگے صفت انسان

جب تک آپ اپنے دوست، ساتھ کام کرنے والے یا ساتھی سے اس کی جنسی فتوحات یا عورتوں کے ساتھ روا رکھی ہوئی دیگر بد تمیزیوں کا ذکر سن کے لطف لینے کی بجائے اس کے منھ پہ طمانچہ مارنے کی ہمت پیدا نہیں کریں گے یہ معاشرہ نہیں سنور پائے گا۔ پڑھیے آمنہ مفتی کا کالم

Read more

یادیں آصف فرخی کی

میرے ہاتھ میں نوائے معانی زندگی کا مسودہ تھا اور آصف فرخی کا ایک ایک افسانوی مجموعہ میری نظروں سے گزر رہا تھا۔ شام کے سائے ڈھل چکے تھے، میں چھت پر بیٹھی سوچ رہی تھی کہ بہت دن ہوئے ڈاکٹر آصف فرخی سے بات نہیں ہوئی وہ نئے لکھے جانے والے دس افسانے کب بھیجیں گے اور میں ان کے افسانوں کا یہ مجموعہ کب مرتب کروں گی۔ انہوں نے تو 22 اپریل 2020 کو فون پر بتایا تھا

Read more

نریندر مودی کا دورہ لداخ: انڈین وزیر اعظم کی ہسپتال کی تصویر کو سوشل میڈیا صارفین فلم منا بھائی ایم بی بی ایس سے کیوں جوڑ رہے ہیں؟

انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ یعنی تین جولائی کی صبح اچانک لیہ پہنچ گئے جہاں انھوں نے فوجی افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا لیکن ان کے ہسپتال کے دورے پر سوشل میڈیا میں گرما گرم بحث جاری ہے یہاں تک کہ فوج کو وضاحت جاری کرنی پڑی۔

Read more

گوریلے کو تلاش کریں۔ مکمل کالم

یہ مثال میں نے ایک کتاب میں پڑھی تھی، ذہن میں چپک کر رہ گئی، میری پسندیدہ ہے، شاید اسے مثال کہنا ٹھیک نہیں ہوگا، دراصل یہ ایک تجربہ تھا۔ دو ٹیمو ں کے درمیان باسکٹ بال میچ کروایا گیا، ایک ٹیم نے سیاہ رنگ کی قمیضیں پہنیں اور دوسری نے سفید رنگ کی۔ میچ شروع ہوا تو درمیان میں ایک شخص گوریلے کی کھال پہن کر 9سیکنڈ کے لیے نمودار ہوا اور سکرین کے سامنے اپنی چھاتی پیٹ کر

Read more

کورونا وائرس کی وبا کے دنوں میں کراچی اور لاہور میں ماہ جون میں اموات کی تعداد میں 2019 کے مقابلے میں واضح اضافہ

بی بی سی کو ملنے والے نئے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے دو بڑے شہروں، لاہور اور کراچی میں گذشتہ برس جون کے مقابلے میں رواں برس جون میں کہیں زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

Read more

بقائے شہر ہے اب شہر کے اجڑنے میں

2019ء کا آخری سورج غروب ہو رہا تھا تو کس نے سوچا تھا کہ آنے والے سال میں ایک وائرس، اک مہلک وبا کی صورت میں تمام عالم میں پھیل جائے گا اور چند مہینے میں دنیا کے تمام ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے کر لاکھوں انسانی جانیں نگل لے گا اور کروڑوں انسانو ں کو اپنے گھروں میں مقید اور بے بس کر دے گا۔ چین کے شہر وہان سے پھوٹنے والا یہ وائرس محض تین مہینے کے

Read more

ڈاکٹر جسے قسمت نے جوہری بنا دیا

وہ بنا تو ڈاکٹر تھا مگر اب جواہرات کا تاجر ہے۔ 56 ملکوں میں آتا جاتا ہے۔ خاصا امیر ہو چکا ہے، باتیں بہت سناتا ہے شاید بناتا بھی ہوگا۔

کہتا ہے کہ لاہور کے ایک ہسپتال میں ہاؤس جاب کے دوران کسی فوجی افسر کے باپ کا زیادہ خیال رکھا ( فوجی افسر کا باپ سی ایم ایچ میں کیوں نہیں داخل ہوا، میں نے نہیں پوچھا ) تو افسر نے گرمیوں میں چھٹیاں گزارنے کو اسے کشمیر آنے کی دعوت دی جہاں افسر تعینات تھا۔

بتاتا ہے افسر کے دفتر کی میز پر ایک نیلگوں پتھر دھرا تھا جسے ہاتھ میں لے کر میں کھیلتا رہا۔ پوچھا کہ یہ پتھر کیا ہے تو اس نے لاپرواہی سے کہا معلوم نہیں۔ ایک شخص کو ایل او سی پار کرنے کے جرم میں حراست میں لیا تھا جس نے یہ پتھر دیا۔ میں نے میز پر رکھ دیا۔ تمہیں پسند ہے تو تم لے لو۔

Read more

سماجی سائنس کے اساتذہ سے کیا تکلیف ہے؟

جس ملک کے نہ صرف وزراء بلکہ وزیراعظم تک مرغیوں، کٹوں، ٹڈی دل جیسے مضحکہ خیز اور ناقابل عمل منصوبوں سے لے کر کورونا جیسی بین الاقوامی وبا پر سائنسی ضابطوں سے انحراف کرتے رہے ہیں اور کووڈ 19 کی جو بے سروپا تشریحات عوام کےگوش گزار کرتے رہے ہیں، اس کی سمجھ بوجھ کسی سے کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ دیکھا جائے تو ہمارے ملک کے تمام ادارے ہی روبہ زوال تھے لیکن جس شدت سے اس حکومت نے

Read more

پاکستانی ہوابازی کے گلے میں پھانسی کا پھندا ‎

وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا بیان پاکستانی ہوابازی کے گلے میں پھانسی کا پھندا بن گیا ہے، یورپ نے پی آئی اے پر اپنے دروازے بند کر دیے، دنیا کے دیگر ممالک ہماری پروازوں اور ان کو اڑانے والوں پر دو حرف بھیج چکے ہیں۔ ساری دنیا ویسے ہی پاکستانی پائلٹوں کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑی ہوئی ہے۔ برطانیہ نے بھی ہیتھرو، مانچسٹر اور برمنگھم سے پاکستان کے لئے پی آئی اے کی تمام پروازیں 6 ماہ کے لئے منسوخ کردی ہیں۔

عدالت عظمی ازخود نوٹس لے یا پھر غلام سرور خان کو گھر بھیج دیا جائے لیکن پائلٹ کا پیشہ ’کھوہ کھاتے‘ ہوچکا ہے۔ ہمارے وزیر ہوا بازی کا بیان ائر لائن کے شعبے کے لئے ”نائن الیون“ ثابت ہوا ہے۔ اصل سوال تو یہ ہے کہ سرور خان کو یہ فہرست دی کس نے؟ اگر جعلی لائسنس جاری ہوئے تو سول ایوی ایشن ذمہ دار ہے، وہاں کیا کارروائی ہوئی؟ وہاں کس نے پیسے کھائے؟ ہر چھ مہینے بعد امتحان اور دیگر مراحل سے گزر کر ان ہوا بازوں کے لائسنس کی تجدید ہوتی ہے، اس سارے عمل میں کون مال بناتا رہا؟ سرور خان اپنی ’منجی کے نیچے ڈانگ کب پھیریں گے؟‘ 2014 کی انکوائری رپورٹ کب ایوان میں پیش کریں گے؟

Read more

ٹرانس جینڈر افراد کے انسانی حقوق اور ٹرانس فوبیا

انسانی تاریخ میں مذہبی، ثقافتی، سماجی اورقانونی سطح پر دو قسم کی جنسی یا صنفی شناخت اور سماجی کردار تسلیم کیے جاتے رہے ہیں یعنی عورت اور مرد۔ تیسری جنسی شناخت ہمیشہ سے انسانی سماج کا حصہ رہی ہے مگر معاشرے نے تیسری جنسی شناخت کو عورت اور مرد کے برابر انسانی حقوق اور قانونی شناخت کا درجہ نہ دیا۔ مگر دور حاضر میں عالمی سطح پرمتعد ممالک تیسری جنسی شناخت کو قانونی شناخت کا دے چکے ہیں۔ تیسری جنسی

Read more

غزر حلقہ نمبر 1 کی سیاست پر ایک نظر

گلگت بلتستان سیلف گورننس آرڈر کے تحت وجود میں آ نے والی دوسری جمہوری حکومت 24 جون 2020 کو اپنی مدت پوری کر نے کے بعد گلگت بلتستان کا نظام و انصرام نگران وزیر اعلیٰ کی بارہ رکنی ٹیم کے سپرد کر کے رخصت ہو گئی۔ صدر پاکستان نے گلگت بلتستان کے عام انتخابات کی سمری پر دستخط کر کے اٹھارہ اگست 2020 کو گلگت بلتستان میں عام انتخابات کرانے کا حکم صادر فرمایا ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ اور الیکشن

Read more

حسن صباح اور ڈاکٹر فرحان کامرانی کی روایتی تحقیق

یوں تو قرآن پاک اوراحادیث نیوی ﷺ میں باربار عقل کے استعمال، غور و فکر، علم، سوال اور تحقیق سے متعلق بہت سی ایسی ہدایات ہیں، جن پر اہل علم اور اہل تحقیق تواتر کے ساتھ لکھتے آئے ہیں اورلکھتے رہیں گے۔ اور تحقیق ایک ایسا کام ہے، جس میں بہت ہی زیادہ عرق ریزی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر یوں کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ قرآن پاک اور احادیث کی مذکورہ ہدایات کا نچوڑ تحقیق ہے۔

Read more

جادوگروں کی جادوگرنی

پاکستان میں جادوگروں کا ایک ایسا طبقہ موجود ہے جس سے آپ جڑ جائیں توآپ کے لیے آسانیاں پیدا ہو جاتی ہیں لیکن اگر انہیں کسی کی ضرورت ہو یا وہ کسی کو استعمال کرنا چاہیں تو وہ اپنے بندوں کے لیے تمام جرائم معاف، قانون موم کی ناک، ضابطے پائوں کی جوتی اور روایات کاغذ کے ایسے ٹکڑے بنا دیتے ہیں جنہیں کسی بھی وقت کہیں بھی پھاڑ کر پھینکا جا سکتا ہے۔ اسی اصول کو مدنظررکھتے ہوئے ہماری

Read more

مسلکی اختلافات اتحاد امت کے لیے بڑا خطرہ

اللہ تعالی نے انسان کو عقل سلیم سے نواز کر اشرف المخلوقات پیدا کیا اور اس شرف و فضیلت کے باوجود اس کی اصلاح اور راہنمائی کے لیے ہر قوم میں پیغمبر و رسول اور اپنے برگزیدہ بندوں کی بعثت کا سلسلہ بھی جاری رکھا اور پھر وجہ تخلیق کائنات نبی آخرالزمان حضرت محمد ﷺ کی امت کو ایک اللہ ایک رسول اور ایک کتاب کی چھتری تلے آخری امت کا درجہ دے کر ساتھ ہی اعلان بھی کر دیا کہ آج میں نے اپنے دین کو مکمل کر دیا ہے۔ اس کے بعد نہ کوئی رسول آئے گا اور نہ کوئی آسمانی کتاب اور ساتھ ہی حضرت آدم ؑ سے لے کر عیسی ؑ تک مختلف قوموں کے احوال بھی بتا دیے کہ کن بداعمالیوں کی وجہ سے ان قوموں کا شیرازہ بکھرتا رہا اور ہر پیغمبر کے بعد دوسرے کی ضرورت کیوں پیش آتی رہی۔

اگر قرآن پاک اور احادیث کا مطالعہ کیا جائے تو سابقہ قوموں کی تباہی کی جو سب سے اہم وجوہات بیان کی گئی ہیں۔ ان میں نبیوں کو جھٹلا کر اپنی اپنی مرضی کا دین ایجاد کرنا سب سے اہم وجہ سامنے آتی ہے۔ اسی لیے اسلام اجتماعیت پر سب سے زیادہ زور دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عبادات میں باجماعت نماز کی بہت زیادہ فضیلت بیان کی گئی ہے بلکہ یہاں تک حکم ہے کہ اگر دو مسلمان بھی موجود ہوں اور نماز کا وقت ہو جائے تو وہ باجماعت نماز پڑھیں عبادات سے ہٹ کر عائلی زندگی میں بھی ایک امیر اور سربراہ کے ماتحت رہنے اور اتحاد و اتفاق کا درس دیا گیا ہے۔

Read more

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور۔ آؤ چلیں اس راہ پر

کسی نے کہا تھا، کہ خواب وہ نہیں ہیں جو آپ کو سوتے میں نظر آئیں بلکہ خواب وہ ہیں جو آپ کو سونے نہ دیں۔ اور اصل میں یہ وہ خواب ہیں جو سوچنے کا انداز بدل دیتے ہیں، جینے کا ڈھنگ بتا دیتے ہیں، سیکھتے رہنے کی اہمیت سمجھا دیتے ہیں۔ اور میرے خیال میں ایسے خوابوں کے پیچھے جانے کے لیے یونیورسٹی سے بہتر جگہ نہیں ہو سکتی۔ اور یہاں یونیورسٹی سے میری مراد، اعلیٰ تعلیم کا وہ ادارہ جو اپنے وجود کے جواز سے واقف بھی ہو، اور اس چیز کو ثابت کرنے کی اسے ضرورت بھی نہ ہو۔ یعنی کہ وہ صحیح معنوں میں ”اعلیٰ“ تعلیم کا ادارہ ہو، جہاں تعلیم، تدریس، تحقیق، سوچ، کردار، نظریہ، عمل، غرض کہ سب کچھ اعلیٰ اور ارفع ہو۔

پاکستان میں اس وقت دو سو سے زائد جامعات ہیں، اور چند ایک کو چھوڑ کر سب کا شمار ینگ یونیورسٹیز ( young universities) میں کر سکتے ہیں (ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے مطابق جن یونیورسٹیوں کو بنے پچاس سال سے کم عرصہ ہوا ہو، وہ ینگ یونیورسٹیز کی کیٹیگری میں آتے ہیں ) ۔ یہ تمام ادارے اپنی اپنی خصوصی حیثیت اور صلاحیتوں کے مطابق اپنی متعین کردہ منزل کی طرف گامزن ہیں۔

Read more

تعلیم مکاؤ بجٹ

ہماری تلخ حقیقتوں میں سے ایک تلخ حقیقت یہ بھی ہے کہ ہم اپنے ہیروز کو ہیروز نہیں مانتے۔ ان کو اتنی عزت نہیں دیتے۔ ان کو ان کے کام کا کریڈٹ نہیں دیتے۔ وطن عزیز کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے تو ہیروز ہیں ہی مگر ان کے علاوہ بھی ہیں۔ موجودہ وزیراعظم عمران خان کرکٹ کے ہیرو ہیں۔ ایدھی صاحب ہیرو ہیں۔ ڈاکٹر روتھ فاؤ ہماری ہیرو ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر ہمارے ہیرو ہیں۔ اردو ادب میں بانو قدسیہ اور اشفاق احمد جیسے ہمارے کئی ہیروز ہیں، مگر ان کو وہ اہمیت حاصل ہی نہیں۔ آخر ان عظیم لوگوں کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

قومیں طاقت، اسلحے اور جنگ و جدل سے نہیں بنتی۔ خود وزیراعظم عمران خان، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں انہیں سمجھا چکے ہیں کہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ بلکہ اس سے تو حالات مزید خراب ہو جاتے ہیں۔ ہمارے سامنے ایک اور مثال یمن کی ہے۔ جہاں جنگ کے باعث قحط اور کورونا وبا کی الگ تباہ کاریوں سے لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ قومیں تو تعلیم سے بنتی ہیں۔ اس کی تازہ مثال پاکستان میں بننے والے وینٹیلیٹر ہی کو دیکھ لیجیے۔ پاکستان کو اسی بات کی تو ضرورت ہے، کہ ہمیں چاہیے کہ ہم زیادہ سے زیادہ اپنے وسائل پر منحصر کریں۔ یہی تو چائنہ کی ترقی کا راز ہے۔ ہر چیز اٹھا کر دیکھ لیں وہ میڈ ان چائنہ نکلتی ہے۔ اسلام بھی ہمیں علم حاصل کرنے پر زور دیتا ہے۔

Read more

ارطغرل غازی: او کون لوگ او تسی؟

”آپ لوگ آزاد ہیں، آزاد رہیں۔ آپ لوگ اس ملک پاکستان میں اپنی اپنی عبادت گاہوں، مسجدوں یا مندروں میں جانے کے لیے۔ آپ کے مذہب کا حکومت کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔“ یہ الفاظ قائد اعظم کی گیارہ اگست 1947ء کو کی گئی تقریر سے ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے یہ الفاظ واضح کرتے ہیں کہ پاکستان کن اصولوں کے تحت وجود میں آیا۔ اس ملک میں اقلیتوں کو وہی حقوق حاصل ہوں گے جو ایک مسلمان

Read more

نسلی تعصب پسندی میں خواتین کا کردار

نسلی تعصب پسندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی، غیر آئینی اور سماجی طور پر برا اور تباہ کن عمل ہے۔ تاہم، اکیسویں صدی میں، نسلی امتیازی سلوک کی تمام اقسام کے خاتمے کے بین الاقوامی کنونشن میں شامل انسانی حقوق کے معیارات اور ان کی حفاظت کے لئے امریکہ کی ذمہ داری کے باوجود، نسل پرستی کی وجہ سے رنگدار لوگوں (غیر سفید فام) کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سے وفاقی، ریاست اور مقامی سطح پر قانون نافذ کرنے والے ارکان، افریقی امریکی، ایشیائی، لاطینی، جنوبی ایشین، عرب اور مسلم کمیونٹیز کے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

نائن الیون کے بعد، دوسرے تعصبات کے علاوہ، خاص طور پر مسلم برادریوں کو امریکی سرحدیں عبور کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ان کے اعداد و شمار غلط طور پر صرف ان کی قومیت یا ملکی وابستگی کی وجہ سے ان انتہا پسندوں کے ساتھ مل رہے تھے جن کے ساتھ ان کا کوئی واسطہ نہیں تھا، یہاں تک کہ بسا اوقات انہیں ہوائی جہازوں سے اتارا جاتا، جلاوطن کیا جاتا یا ان کو (تشدد و گالم گلوچ کا ) نشانہ بنایا جاتا تھا۔ طویل پولیس تفتیش، نظربندی یا تشدد کا نشانہ بنانا، خاص طور پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کو، جو امریکہ میں مقیم ہیں، ”پاکی“ جیسے نام دیے گئے تھے اور امریکی اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے ان کے بچوں کو سفید فام آبادی کے ذریعہ تعصب اور نا انصافیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Read more

غم روزگار اور خدا کا وعدہ

کورونا کے وبائی دور میں ہر کوئی اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہے، ہر کسی کو یہی فکر لاحق ہے کہ آگے کھائیں گے کہاں سے، پاکستان جیسا ترقی پذیر ملک تو ایک طرف ترقی یافتہ ممالک بھی اسی پریشانی میں مبتلا ہیں۔

کل تک کچھ رجائیت پسند یہ امید دلا رہے تھے کہ کھانے پینے کی فکر سکینڈے نیویا اور سنگاپور جیسے ممالک کو کرنی چاہیے پاک سر زمین میں گندم سے چاول تک اور دالوں سے مسالا جات تک ہر چیز پیدا ہوتی ہے، اگر کل کو عالمی تجارت نہ بھی شروع ہوئی تو کم از کم ہم بھوکے نہیں مرتے مگر پھر ٹڈی دل کے پے درپے حملوں کے باعث فصلوں کی پیداوار امید سے بہت کم ہونے کا مژدہ بھی سنا دیا گیا، اب اگرچہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے نام پر کاروبار کی بھرپور اجازت دیدی گئی ہے مگر پھر بھی ہر کوئی معاش کی فکر میں مبتلا ہے۔

Read more

نوکری یا داخلے کے لیے پرسنل اسٹیٹمنٹ کیا ہے اور کیسے لکھی جائے؟

14 مارچ پر جب ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کورونا کو عالمی وبا قرار دیا تو دنیا میں موجود تمام انسانوں کی زندگی پر اس کا اثر پڑا ہے۔ امریکی حکومت کی نا اہلی اور عوام کا پاگل پن تمام دنیا کے سامنے ایک تماشا بن گیا ہے۔ زیادہ تر لوگ جو کلینک میں آتے ہیں یا ٹیلی میڈیسن سے رابطے میں ہیں وہ ایسے نہیں ہیں کہ ماسک نہ پہنیں اور دوسروں پر کھانسیں۔ اس طرح کے لوگ میں بھی باقی اور لوگوں کی طرح انٹرنیٹ پر ہی دیکھ رہی ہوں۔

پچھلے تین مہینے شدید مصروفیت رہی۔ سفر بند ہوجانے کی وجہ سے اینڈوکرنالوجی کی روٹیشن ایک ٹیلی روٹیشن میں تبدیل ہو چکی ہے۔ ان اسٹوڈنٹس کے دوسرے ملکوں اور ریاستوں میں ہونے کی وجہ سے وقت مختلف ہونے کی وجہ سے نئے چیلنجز سامنے آئے ہیں۔ زندگی میں سب کچھ ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس کی تبدیلیوں کے ساتھ نئی چیزیں سیکھنا ہوتی ہیں۔ سارا دن مریض دیکھنے اور ان کے درمیان پڑھانے میں گزر جاتا ہے۔

Read more

ڈاکٹر مظہر محمود شیرانی : سو گئے روشنی کے پہلو میں

درمیانہ قد، مسکراتا ہوا سانولا چہرہ، جسم قدرے بھاری، دبیز شیشوں والی عینک سے جھانکتی ہوئی روشن آنکھیں، عموما سفید شلوار قمیص میں ملبوس۔ پان چباتے ہوئے بڑے میٹھے لہجے میں۔ ”شاہ صاحب ہیں“؟ میں اکثر اثبات میں سر ہلاتا اور واپس آکر شاہ جی (نانا) کو بتاتا کہ او آئے نیں۔ وہ یہ نہ پوچھتے کہ کون۔ بس اتنا کہتے، اچھا اور ملنے چلے جاتے۔ میں موقع غنیمت جان کر کھیل کود میں مصروف ہو جاتا۔ شاہ جی واپس

Read more

رنگ نسل کی نفرت، سندھ کے گلی کوچوں سے سندھ کے ایوان تک

اسی ہفتے سندھ اسمبلی کے فلور پر سندھ کی برسر اقتدار پارٹی پاکستان پیپلزپارٹی کی خاتون ایم پی اے کلثوم چانڈیو نے ذاتی نوک جھونک پر مسلم لیگ فنکشنل کی خاتون ایم پی اے کو حقارت کے اظہار کے طور پر ”باگڑی“ کہہ کر مخاطب کیا۔ جس کے بعد سندھ میں سوشل میڈیا اور دوسرے حلقوں میں یہ گرما گرم بحث چل نکلی۔ جس پر سندھ کے قدیمی قبیلے ”باگڑی“ کے ساتھ نسلی امتیاز روا رکھنے پر اہل دانش اور اہل شعور نے ایم پی اے کلثوم چانڈیو کو آڑے ہاتھوں لیا جس پر وہ معذرت کرنے پر مجبور ہوئی۔

اصل میں بات یہاں تک ختم نہیں ہوتی۔ اگر بات کی تہہ تک جائیں تو معلوم ہوتا ہے کہ سندھ میں تقریباً ہر گلی محلے میں رہنے والے لوگ دانستہ یا غیر دانستہ طور پر اپنی گفتگو میں اس قسم کے نسلی امتیاز کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ سندھ کے بہت سے مسلمان گھر میں کسی بچے یا بڑے کو گھٹیا ثابت کرنے کے لئے اسے ”باگڑی، گرگلہ، کولھی، بھیل، مارواڑی، اوڈ یا جوگی“ کہا جاتا ہے۔ یہ سن کر آپ کو اور بھی تشویش ہوگی کہ یہ سب سندھ کے قدیمی غیر مسلم شیڈول کاسٹ ہیں۔

Read more

میرا پہلا قاری

میں نے جو لکھنا ہے وہ کوئی بیٹی یا بیٹا لکھنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ ہمہ وقت ایک ہی حال میں رہنے کا خواہش مند انسان بھول جاتا ہے کہ حالات بدلنے کے ساتھ ساتھ انسان بھی مسلسل ادھر سے ادھر جاتے رہتے ہیں۔ کائنات کی ہر شے تبدیلی کے اندر رہتی ہے۔ شہر بھی وہ ہی ہے مگر ”وہ“ انتقال کر گیا ہے۔ کیسے بتاؤں، کیسے چھپاؤں اپنے اس نئے نویلے ”غم“ کو اپنی چادر میں۔ اس نئے غم کی نویلی عمر کے ساتھ کس طرح بقیہ زندگی گزارنی ہے۔ اس کا تجربہ ہی نا تھا۔ جب شدید تعلق سے رابطہ یوں ٹوٹتا ہے تو ایک باپ نہیں مرتا، ایک انسان مرتا ہے۔ فادر ڈے سے ایک روز قبل

پہاڑوں کا باپ مر گیا۔

Read more

لڑتے جھگڑے ہمسائے

کچھ ہمسائے بہت عجیب ہوتے ہیں۔ ساتھ ساتھ رہتے لیکن ایک دوسرے سے شدید خار رکھتے ہیں۔ ایک دوسرے کا پورا دھیان اور آنے جانے والے ہر مہمانوں پر نظر بھی رکھتے ہیں۔ گھروں کو ملانے والی دیوار پر مسلسل چوکیدار کھڑے رہتے ہیں جو اپنے تئیں گھر کی حفاظت کے ساتھ ہمسائے کی طرف ہونے والی حرکات و سکنات پر مکمل طور پر چوکنا رہتے ہیں۔ دونوں ہمسائے غریب ہیں لیکن چوکیدار کی تنخواہ سب سے پہلے نکالتے ہیں۔ ان گھروں میں پیدا ہونے والے بچوں کو کچھ مذہبی عقائد اور احترام کے بعد پہلا سبق یہی پڑھایا جاتا ہے کہ ہمسایہ تمھارا دشمن ہے اور اس سے دشمنی تمھارا اپنے گھر کی طرف پہلا فرض ہے۔ اگر اس دشمنی میں تھوڑی سی بھی چوک ہوئی تو تمھاری وفاداری مشکوک ہو جائے گی۔

Read more

شرمندگی کا شکار بلوچستانی ایئر ایمبولنس

کمزور اختلاف رائے اور منافقانہ ڈمی سیاست نے بلوچستان کو ہر سطح پر مزید کمزور بنا دیا ہے یہاں پر اختلاف رائے کی کمی ہے کہ الفاظ کے ہیر پھیر کے ماہر لوگ کچھ اس ڈھٹائی سے سرعام بکری کو شیر اور شیر کو بکری بنا دیتے ہیں عالم یہ ہے کہ کروڑوں کے مجمعے میں بڑی آسانی سے داد دی جاتی ہے اور سب اس کوحقیت تسلیم بھی کرلیتے ہیں اور ہرطرف تالیوں کی گونج اس جعلی اور جھوٹے

Read more

وباؤں کا خاتمہ: انسانیت کے لئے منڈلاتا ہوا خطرہ اور اسے کیسے روکا جائے

کتاب ”وباؤں کا خاتمہ: انسانیت کے لئے منڈلاتا ہوا خطرہ اور اسے کیسے روکا جائے“ ( 2018 ء) ڈاکٹر جوناتھن ڈی کوئیک کے خیالات۔ ”اگر آپ یا آپ سے محبت کرنے والے لاکھوں افراد میں سے کوئی ایک مہلک بیماری سے ہلاک ہو سکتا ہے تو کیا ہوگا؟ آپ کو نمبروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جیسا کہ میں نے بھی دیے ہیں، میں آپ کی آنکھوں کو قریب سے دیکھتا ہوں، تو آپ بھی میری آنکھوں میں دیکھیں، نمبر

Read more

کچھ تخلیقی عمل کے بارے میں

خلق کرنے /ہونے کا عمل ’تخلیقی عمل‘ ہے۔ کرنا شعور کے ساتھ جبکہ ہونا لاشعور کے ساتھ مشروط ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہوگا کہ شعور کے ساتھ لاشعور اور لا شعور کے ساتھ شعور نہیں ہوگا۔ انگریزی میں اسے ”کری ایٹو پراسیس“ کہتے ہیں۔ ’پراسیس‘ ابتدا سے انتہا تک کا دورانیہ ہوتا ہے۔ جب ہم کہتے ہیں کہ فلاں چیز ابھی ’پراسس‘ میں ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ تیار ہو رہی ہے، تیاری کے مراحل میں اور مکمل نہیں ہوئی ہے۔

جب وہ مکمل ہو جائے گی تو سمجھیے، پراسس سے باہر آ گئی ہے۔ یوں تخلیقی عمل اختتام کو پہنچتا ہے۔ لکڑی سے کرسی بننے تک کا عمل ’کری ایٹو پراسیس‘ ہے۔ اس پراسس سے لکڑی خود کسی خودکار نظام کے تحت نہیں گزرتی، اس کو اس عمل سے گزارنے والا بڑھئی، کری ایٹر ہوتا ہے۔ ادبی فن پارہ بھی ’تخلیقی پراسس‘ سے گزر کر قاری تک پہنچتا ہے۔ اسے اس عمل سے گزارنے والا ’تخلیق کار‘ کہلاتا ہے۔ تخلیقی عمل کو جاننا دراصل اس پراسس کو جاننا، سمجھنا اور سمجھانا ہے، جس سے گزر کر تخلیق ’خلق‘ ہوتی ہے۔

Read more

یونائیٹد فروٹ کمپنی اور مرہٹہ مافیا

افتخار عارف نے ہمارے عہد میں آہوئے رمیدہ کی درماندگی کو شعر کیا، آفت کی آشفتگی کو گداز دیا۔ ہمارے اندیشوں کو آہ سرد کی زبان بخشی اور لکھا…. محورِ گردشِ سفاک سے خوف آتا ہے۔ وقت کی گردش سے تو مفر نہیں۔ لیکن دشنہ جبر کی چبھن کا علاج تو ممکن تھا۔ ایسا نہیں ہو سکا۔ چارہ گروں کو چارہ گری سے گریز تھا۔ جولائی کا پہلا ہفتہ آن پہنچا۔ دو جولائی 1972ء کو بھٹو صاحب نے شملہ معاہدے

Read more

گاؤں کی پراسرار کوٹھی

ان کا گھر کئی سالوں تک بند رہا تھا۔ وہ گھر اس گلی کا سب سے خوبصورت گھر معلوم ہوتا تھا۔ کئی فقیر یا مانگنے والے جب بھی اس گاؤں کی گلی میں داخل ہوتے تو وہ اس گھر کے سامنے کچھ زیادہ دیر رک جاتے کہ شاید یہاں سے کچھ پیسے ہی مل جائیں۔ وہ آواز لگاتے اور تھک جاتے پر کوئی اندر سے نہ نکلتا۔ ہر بار اس گلی کے کسی نہ کسی شخص کو یہ بتانا پڑتا کہ گھر میں کوئی نہیں رہتا گھر بند رہتا ہے۔ پر وہ اس کی بات کو نہ مانتے کیوں کہ ان کا دل اس بات کو تسلیم ہی نہ کرتا کہ اتنا عالیشان گھر کوئی بھلا کیسے چھوڑ سکتا ہے۔

اور دوسری بات جو ان کے دل میں کھٹکتی کہ دروازے پر کوئی ظاہری تالا نہیں۔ ضرور یہ گاؤں والے ہم سے جھوٹ بول رہے ہیں۔ وہ سادہ دل لوگ یہ سوچ نہ پاتے کہ کچھ تالے ظاہر نظر تو نہیں آتے پر ان کا وجود ہوتا ہے۔ وہ بے چارے پھر بھی کچھ دیر کھڑے رہتے کہ مالک نہ سہی مالک کا نوکر ہی نکل نہ آئے اور کچھ دیدے۔ شاید دروازہ ابھی کھل جائے۔ لیکن ہر بار وہ اس دروازے سے مایوس لوٹ جاتے۔ اور جاتے وقت بھی پیچھے تکتے جاتے کہ ان کے کھٹکھٹانے سے شاید کوئی نکل ہی نہ آیا ہو۔

Read more

کرونا، تعلیم، طلبا، اساتذہ اور والدین

کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی ادارے بند ہو جانا کسی دھچکے سے کم نہیں۔ طلبا، اساتذہ اور والدین اس ناگہانی افتاد سے بری طرح متاثر ہوئے۔ یہ تینوں عناصر یعنی کہ استاد، شاگرد اور سرپرست ایک تکون کی سی صورت میں ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں۔ ان کے مابین بہتر ہم آہنگی ہی بہترین تدریسی عمل کی ضمانت ہے۔ ان میں سے کوئی ایک بھی فعال نہ ہو تو تدریسی عمل اچھے نتائج پیدا نہیں کر سکتا۔ مثال کے طور پہ استاد کو لے لیجیے، اگر استاد اپنا کام تندہی سے نہ کرے تو شاگرد کے سیکھنے کا عمل سست پڑ جائے گا۔

اسی طرح سے شاگرد محنت کرنا چھوڑ دے تو کامیاب نہیں ہو گا۔ اور اگر اس کی سرپرستی نہ کی جائے تو وہ تعلیمی سرگرمیاں بہتر طور سے سرانجام نہیں دے سکتا۔ ان عناصر کے ربط باہمی کے بغیر بھی تدریس ممکن ہے مگر اس کی افادیت کھو جائے گی۔ جب یہ تینوں ہی عناصر اتنے اہم ہیں تو یقیناً کوئی مشکل صورتحال ان تینوں پر ہی اثر انداز ہو گی۔ اور یہ متاثر ہوئے بھی جب آن لائن کلاسز کی پالیسی اپنائی گئی۔ آن لائن کلاس انجان اور غیر روایتی تھی جس کو ذہنی طور پر قبول کرنا، سمجھنا اور اس پر عمل کرنا بہرحال ایک مشکل کام تھا۔

Read more

کیا سیاسی حاکمیت اللہ کی ہے؟

جدید انسان کی تمدنی تاریخ کا صحیح معنوں میں آغاز اس عظیم الشان واقعہ سے ہوتا ہے جسے زرعی انقلاب کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے بعد انسان نے گھر اور بستیاں بنا کر رہنے کا آغاز کیا اور زمین سے پیدا ہونے والے اناج کو اپنی گزر بسر کے لیے استعمال کرنا شروع کیا۔ رفتہ رفتہ ایک ایسا ادارہ وجود میں آ گیا جسے حکومت کا نام دیا گیا۔ اس حکومت نے بہت جلد خاندانی بادشاہت کا روپ

Read more

عزیر بلوچ جے آئی ٹی رپورٹ: آصف زرداری کا ذکر شامل نہیں، ارشد پپو سمیت 198 قتل کے واقعات میں ملوث ہونے کا انکشاف

سندھ حکومت نے عزیر بلوچ سے متعلق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ کو پیر جولائی کو عام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بی بی سی کو اس رپورٹ کی دستخط شدہ کاپی حاصل ہوئی ہے، جس میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے ملوث ہونے کا کوئی ذکر شامل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس رپورٹ کی دستخطوں کے بغیر کچھ نقول میڈیا پر سامنے آئی ہیں، جن میں آصف زرادی اور ان کی بہن فریال تالپور کے کردار سے متعلق بھی دعوے کیے گئے۔

Read more

وزیر کی واہ واہ کرانے کی عجلت؟

22 مئی کو ناگہانی آفت کا شکار ہونے والی پی آئی اے کی فلائٹ نمبر 8303 جس میں عملے سمیت 97 افراد جاں بحق ہوئے تھے کی انکوائری رپورٹ چند روز قبل وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے بڑے طمطراق سے جاری کی۔ اصولی طور پر تو حکومت کو کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے شفافیت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی اسمبلی میں سب کچھ افشا کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق پائلٹ سجاد گل اور معاون پائلٹ عثمان اعظم کی کوتاہی اور ائرکنٹرولر کے تساہل کی بنا پر پی آئی اے کا طیارہ A۔

320 کریش ہو گیا۔ بظاہر تو یہ سب کچھ خوب لگتا ہے، تاہم کریڈٹ لینے کے لیے اتنی جلد بازی میں رپورٹ کا اجرا کرنے سے غیر ضروری پیچیدگیاں ہوئیں۔ اصولی طور پر جب تک طیارہ ساز کمپنی ڈیٹا اور وائس ریکارڈنگ کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ جاری نہ کرتی ہمیں وقتی واہ واہ کرانے کے لیے یہ رپورٹ جاری نہیں کرنی چاہیے تھی۔ نہ جانے وزرا سیاسی کریڈٹ لینے کے لیے سب کچھ داؤ پر کیوں لگا دیتے ہیں اور ایسا کرتے وقت بعض اوقات حقائق کو بھی مدنظر نہیں رکھتے گویا کہ اس رپورٹ کے اجرا سے ہم نے ساری ذمہ داری اپنے سر ڈال کر طیارہ ساز ادارے کو کلین چٹ دے دی ہے۔

Read more

عورتوں کے نفسیاتی مسائل میں تھراپی کا کردار

پچھلے دو سال سے ڈاکٹر خالد سہیل کے creative psychotherapy clinic سے میرا مسلسل رابطہ رہتا ہے۔ ان کے اس طریقہ علاج کی بنا پر مجھے لکھنے لکھانے کے ہنر سے آشنائی ہوئی۔ اور اب مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس مصروفیت کی بنا طبیعت میں ایک عجیب سا ٹھہراؤ اور سکون کا دور دورہ ہے۔ جیسے ہی کوئی نئی سوچ ذہن کے پردے پہ ابھرتی ہے تو یہ خیال رہتا ہے کہ چونکہ ان خیالات کو سپرد قلم کرنا ہے لہذا الفاظ کے چناؤ کی طرح سوچ کا معیار بھی بہتر ہونا چاہیے۔ لہذا اس لیے جیسے ہی کسی منفی سوچ کا گزر ہو تو دماغ کے سبھی فلٹر آن ہو جاتے ہیں اور یوں فلٹریشن کا خود کار نظام اپنے آپ کام کرنے لگتا ہے۔

ڈاکٹر صاحب! میں آپ سے جاننا چاہتی ہوں کہ یہ خودکار نظام کب اور کیسے وجود میں آتا ہے؟
اور کر یٹو تھیراپی کا اس میں کیا کردار ہے؟
وہ اس سلسلے میں کیسے مدد گار ہوتی ہے؟

Read more

اسٹاک ایکسچینج کے ”4 مسنگ پرسنز“ اور اصل مسئلہ

”حامد میر کے چار مسنگ پرسنز اسٹاک ایکسچینج سے برآمد“ یہ وہ طنز ہے جو بی ایل اے کے اسٹاک ایکسچینج حملے کے بعد سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سندھ کے انچارج راجہ عمر خطاب نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس حملے کی مماثلت کسی حد تک 2018 ء میں چینی قونصلیٹ پر ہونے والے حملے سے ہے۔ اتفاق کی بات ہے کہ کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث تینوں دہشت گرد بلوچستان کے مسنگ پرسنز کی لسٹ میں شامل تھے۔ یہ بات قومی میڈیا پر دفاعی امور کے تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) امجد شعیب نے بھی کی تھی جبکہ اس کی تصدیق کراچی میں ”ڈی ڈبلیو“ کے نمائندے نے بھی کی تھی۔

Read more

کورونا وائرس: کووڈ 19 کی بیماری دماغ پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے؟

فالج، ہذیانی کیفیت، اضطراب، پریشانی، تھکن، اور اس جیسی ایک طویل فہرست۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ کووڈ 19 نظام تنفس کی بیماری ہے تو دوبارہ سوچیے۔۔۔ جیسے جیسے دن گزرتے جا رہے ہیں، یہ واضح ہوتا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس مختلف نوعیت کی دماغی بیماریوں کا موجب ہے۔ ایسے کئی لوگ جو اس بیماری سے متاثر ہوئے انھوں نے مجھ سے بعد میں رابطہ کیا اور بتایا کہ انھیں شدید نوعیت کا مرض نہیں ہوا تھا

Read more

پاکستانی پارلیمنٹ پر ’خداؤں‘ کا سایہ ہے!

پارلیمنٹ کو کسی بھی جمہوری ملک میں ’اداروں کی ماں‘ کہا جاتا ہے۔ کیونکہ پارلیمنٹ ہی دیگر ریاستی اداروں کو وجود بخشتی ہے۔ پاکستان جیسے ملک میں پارلیمنٹ کی کیا حیثیت ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایسے تمام مصنفین جنہوں نے پاکستانی ریاستی اداروں پر بہت کچھ لکھا ہے، انہوں نے پاکستانی پارلیمنٹ کو بطور ادارہ دیکھنا اور لکھنا مناسب نہیں سمجھا۔ اسی کمی کو ڈاکٹر محبوب حسین نے شدت سے محسوس کیا

Read more

سید علی گیلانی نے حریت کانفرنس سے علیحدگی کا اعلان کیوں کیا؟

مقبوضہ کشمیر میں سب سے سینیئر حریت رہنما سید علی گیلانی نے حریت کانفرنس کی سربراہی چھوڑتے ہوئے حریت کانفرنس سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک مختصر آڈیو پیغام میں بتایا کہ ”کل جماعتی حریت کانفرنس کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے میں اس فورم سے مکمل علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کرتا ہوں، اس ضمن میں فورم کی تمام اکائیوں کو ایک تفصیلی خط کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے“ ۔ اس آڈیو پیغام کے ساتھ ہی سوشل میڈیا میں سرکولیٹ ہونے والے دو صفحات کے خط میں سید علی گیلانی نے اپنے فیصلے کی وجوہات بیان کی ہیں۔

خط کے مطابق انہوں نے کہا کہ ”کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ محض ایک نمائندہ فورم ہے اسے انفرادی یا اجتماعی فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں۔ مختلف نوعیت کی شکایات پر ہونے والی تحقیقات پر ملوث چند نمائندوں کو برطرف کیا گیا۔ آزاد کشمیر شاخ کے فورم میں شفافیت اور احتساب کے عمل سے بچنے کے لئے اکائیوں کے نمائندوں نے کنوینر سے عدم تعاون اور پروپیگنڈا مہم شروع کر دی اور ایک متوازی ڈھانچہ تشکیل دیا گیا۔ حریت کانفرنس ( مقبوضہ کشمیر ) کے رہنماؤں نے حریت کانفرنس آزاد کشمیر میں موجود اپنے نمائندوں کی سرزنش کرنے کے بجائے سرینگر میں اپنے طور پر شوری کا اجلاس منعقد کر کے حریت فورم آزاد کشمیر کے اپنے نمائندوں کے فیصلے کی تصدیق کی اور اس اجلاس کو میری ہدایت کی طرف منسوب کر کے سازش اور جھوٹ کا سہارا لیا گیا، جبکہ میں نے ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں کی تھی“ ۔

Read more

”بروکر“ افسران

اگر آپ کا تعلق کسی سرکاری، نیم سرکاری یا پرائیویٹ ادارے سے ہے تو آپ کا پالا ”بروکر افسران“ سے ضرور پڑا ہو گا۔ یہ وہ افسران ہوتے ہیں جو نوکری میں اپنے والد، چچا، ماما، تایا، پھوپھا، سسر یا برادری کے کسی افسر کے باعث آئے ہوتے ہیں اور کیونکہ آغاز ہی حرام خوری سے کرتے ہیں تو نوکری کا تمام وقت بھی حرام خوریوں میں ہی گزارتے ہیں۔ یہ کبھی اپنے دفتر میں نہیں پائے جاتے بلکہ اپنے دفتر صرف سیکرٹری یا سیکشن افسر کو اطلاع کرنے آتے ہیں کہ بڑے صاحب کے ساتھ بہت اہم میٹنگ ہے اور یہ ”معمول کی خبر“ سن کر سیکرٹری کے دل کو بے وجہ قرار آ جاتا ہے کیونکہ اس کے بعد پورا دن سیکرٹری ہر سائل کو یہی کہ کر جان چھڑاتا ہے کہ صاحب بڑے صاحب کے ساتھ میٹنگ میں ہیں۔

پھر یہ بروکر افسر، ہاتھوں میں ایک فائل اٹھائے یا ایک لیپ ٹاپ اٹھائے بڑے افسران کے دفاتر کے بلاک میں ایسے کندھے جھکا کر داخل ہوتے ہیں جیسے سارے ادارے کا بوجھ ان ہی کے ناتواں، حرام خور کندھوں پر ہے۔ انھوں نے دن بھر کی مالش اور پالش کی تیاری ایک رات پہلے ہی کر لی ہوتی ہے۔ تمام ”بڑے افسران“ کے ماتحتوں سے صاحبان کے اگلے دن کے آنے جانے اور دیگر مصروفیات کی تفصیل لے لی ہوتی ہے اور اسی کے مطابق ایک ایک دفتر میں جاتے ہیں دروازہ کھٹکھٹا کر داخل ہوتے ہی فرماتے ہیں ”اسلام علیکم سر جی! بس یہاں سے گزر رہا تھا تو سوچا دیدار ہی کر لوں تاکہ دن اچھا گزر جائے“

Read more

‘پھلوں کے بادشاہ’ آم کو کھانے کا بہترین طریقہ کیا، سوشل میڈیا پر رسیلی بحث

پاکستان میں ’پھلوں کے بادشاہ‘ کے نام سے مشہور آم کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں اور لوگ مختلف طریقوں سے اسے کھانا پسند کرتے ہیں۔ اور جب کسی غیر ملکی شہری کو سکھانا ہو کہ آم کیسے کھایا جاتا ہے، تو لوگوں کے مشہورے بھی دلچسپ ہوتے ہیں۔ پاکستان میں آسٹریلیا کے سفیر ڈاکٹر جیفری شا کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ انھوں نے ایک ٹویٹ میں پاکستانی آم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان دنیا بھر

Read more

انڈیا کی ریاست اترپردیش میں 60 مقدمات میں نامزد وکاس دوبے کون ہیں؟

اترپردیش کے شہر کانپور میں دیر رات مجرموں کو پکڑنے جانے والی ایک پولیس ٹیم پر اندھادھند فائرنگ سے ایک ڈی ایس پی سمیت آٹھ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست کے پولیس حکام کے مطابق اس حادثے میں متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جائے وقوعہ پر پولیس کی ایک بڑی تعداد تعینات کردی گئی ہے۔ ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ہتیش چندر اوستی نے بتایا کہ ’کانپور کے ایک بدنام زمانہ مجرم وکاس دوبے کو پکڑنے

Read more

زہر کا ٹیکا اور ہم ڈاکٹر

دوپہر دو بجے کا وقت تھا۔ سورج اپنی پوری تمازت سے چمک رہا تھا۔ گرمی اور حبس سے برا حال تھا۔ میری ڈیوٹی میڈیکل ایمرجنسی میں تھی۔ ایمرجنسی میں داخل ہو کہ کرونا کے باعث سب سے پہلے حفاظتی لباس پہنا پھر چہرے پہ ڈبل ماسک اور حفاظتی عینک پہننے کے بعد سانس بھی مشکل سے آ رہا تھا۔ شدید گھٹن محسوس ہو رہی تھی۔ میں نے اپنی سائڈ کے مریض جا کہ دیکھنے شروع کیے۔ دوسرے ہی بیڈ پر ایک بابا جی لیٹے ہوئے تھے جو کہ غنودگی کی حالت میں تھے ان کی تفصیل سے ہسٹری لینے اور معائنہ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ وہ پچھلے ایک سال سے بیمار ہیں دو دفعہ فالج کا اٹیک ہو چکا ہے جس کی وجہ سے پچھلے دو مہینے سے چلنے پھرنے سے قاصر ہیں اور بستر تک ہی محدود ہیں۔ مسلسل بستر پر رہنے کی وجہ سے ان کی کمر پہ ایک زخم بھی بن چکا تھا۔ جو کہ اب انفیکٹ ہو چکا تھا۔ ابھی دو دن سے انھیں بخار بھی تھا اور وہ کھانا پینا بھی چھوڑ چکے تھے۔ ان کے ساتھ تین خواتین اور کچھ مرد بھی تھے۔ ان کا معائنہ کر کے چند ضروری ٹیسٹ کروا کہ انھیں دوائیں شروع کروا دیں۔

Read more

میں سمارٹ فون بننا چاہتا ہوں۔ ۔ ۔ ۔ ۔

میرے بہت ہی پیارے اللہ!
میں ایک چھوٹا سا بچہ ہوں، عمر کے بارہویں سال میں ہوں، تیری بارگاہ میں ہاتھ پھیلائے کھڑا ہوں اور تجھ سے کچھ مانگنا چاہتا ہوں جو تیرے لیے تو ”کچھ“ ہے لیکن میرے لیے ”سب کچھ“ ہے۔ تو تو بن مانگے بھی دیتا ہے لیکن آج میں خود ہاتھ پھیلائے تیری بارگاہ میں آیا ہوں اور کچھ مانگ رہا ہوں۔

Read more

چینی صوبہ سنکیانگ کے متعلق مغربی پراپیگنڈا اور آنکھوں دیکھا حال

چین کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ سنکیانگ جہاں مسلمانوں کی اکثریتی آبادی ہے، اکثر مغربی پراپیگنڈا کا شکار رہتا ہے۔ دو دن قبل امریکی وزیر خارجہ نے بیان دیا کہ جرمن محقق ایڈرئین زنیز کے مطابق چینی حکومت سنکیانگ میں ایغور اور دیگر اقلیتوں کے خلاف مہم چلا رہی ہے جس میں زبردستی نس بندی، اسقاط حمل اور جبری خاندانی منصوبہ بندی کی تراکیب آزما رہی ہے تاکہ اقلیتوں کی نسل کشی ہو سکی۔

چینی روزنامے ”گلوبل ٹائمز“ کے نامہ نگار نے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤلی جیان سے اس کے بابت وزارت خارجہ کی ڈیلی بریفنگ کے دوران سوال کیا چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤلی جیان حال ہی میں اسلام آباد سے بیجنگ واپس تشریف لے گئے وہ چینی سفارت خانے میں نائب سفیر کے عہدے پہ تعینات تھے اور ہردلعزیز شخصیت کے حامل۔

Read more

امیر خسرو بحیثیت موسیقار

حضرت امیر خسرو نے اپنے تیسرے دیوان ”غرۃالکمال” (جو ان کی 33 تا 47 سالہ عمر کے دورانیے پر مشتمل شاعری ہے) میں ایک پُر مغز اور طویل دیباچہ تحریر کیا ہے۔ ان کی نثری تخلیقات میں یہ دیباچہ نہایت اہمیت کا حامل ہے اور صدیوں سے اربابِ علم و فن کی توجہات کا مرکز رہا ہے۔ اِس کی اِسی اہمیت کے سبب پروفیسر لطیف اللہ مرحوم نے اِسے اردو کے قالب میں ڈھالا تھا۔ اس مضمون میں ہمارا دائرہ

Read more

جج ارشد ملک کی آواز سزا سناتے ہوئے لرز گئی

”پتھر کا انسان ہوں ہر ظلم سہہ لیں گے“ فیصلہ آنے کے فوری بعد میاں نواز شریف نے کمرہ عدالت میں شعر پڑھا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کی طرف جانے والے تمام راستے سیل تھے۔ صبح تڑکے عدالت جا پہنچا، سیکیورٹی اہلکاروں نے عدالت کو اہنے حصار میں لے رکھا تھا۔ سیکیورٹی اہلکار نے کہا کہ ایک کلو میٹر گھوم کر عدالت کے داخلی گیٹ پر آنا پڑے گا۔

داخلی دروازے پر پہنچا تو دیکھا کہ میڈیا کے دوست کھڑے تھے جو احاطہ عدالت میں جانے کی تگ و دو کر رہے تھے۔ سیکیورٹی اہلکار دیوار بن کے سامنے کھڑے تھے۔ ان کے ساتھ اچھی بھلی تو تکار ہو گئی۔

Read more

ہم لوگوں کو کس طرح متاثر کر سکتے ہیں؟

ذرا تصور کریں کہ آپ ملازمت کے امیدواروں کے انٹرویو لے رہے ہیں۔ ایک امیدوار آکر کہتا ہے : ” میں ضمانت دے سکتا ہوں کہ میری ذہانت کی سطح ان سب سے بہتر ہے۔ میرے ایک انکل ایم آئی ٹی کے عظیم پروفیسر تھے۔ میرا یقین کریں کہ میں نے اچھی جینس ورثے میں پائی ہیں۔ ہم جینس پر یقین رکھتے ہیں۔“ آپ شاید اس وقت تو اپنی ہنسی ضبط کر لیں لیکن جب وہ ذہین صاحب کمرے سے

Read more

کورونا وائرس کے ایک مریض کا سنجیدہ تجزیہ

جب سے کورونا وائرس کی وبا شروع ہوئی ہے اس سے متاثر ہونے والے مریضوں پر دنیا بھر میں تحقیقات جاری ہیں کہ یہ بیماری انسانوں کو کیسے متاثر کر رہی ہے، کتنا عرصہ رہتی ہے، بیمار ہونے والوں کی کیا کیفیت ہوتی ہے اور کتنے دنوں میں یہ بیماری ختم ہو جاتی ہے۔ ایک عمومی ٹرینڈ جو سامنے آیا ہے وہ یہ ہے کہ جس شخص کے جسم میں یہ موذی وائرس سرایت کر جائے اس متاثرہ شخص میں

Read more

نگار جوہر پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل: کیا فوج میں مذہبی حلقے کا غلبہ؟

پاکستانی فوج میں پہلی بار لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ایک خاتون کی تقرری کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان کی اس تقرری کے بعد مختلف حلقوں میں اس بارے میں متضاد خیالات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی فوج میں پہلی بار لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ایک خاتون کی تقرری کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر نگار جوہر فوج میں میجر جنرل کے عہدے سے ترقی پا کر لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر پہنچنے والی پہلی خاتون

Read more

صحرا کا رُومانس(2)

برصغیر کی تقسیم سے قبل تھرپارکر میں 80 فیصد ہندؤ اور 20 فیصد مسلمان آباد تھے۔ تقسیم کے بعد دونوں اطراف میں ہجرت ہوئی۔ جس سے یہ تناسب 41 فیصد ہندؤ اور 59 فیصد مسلمان آبادی ہو گیا۔ مگر آج بھی مٹھی اور اسلام کوٹ تحصیلوں میں بالترتیب 80 فیصد اور0 9 فیصد ہندؤ برادری آبادہے۔ یوں تھر پارکر پورے پاکستان میں ہندو آبادی کا سب سے بڑا ضلع ہے۔ تھر کی تہذیب و تمدن کی بنیادیں تکثیریت ا ور

Read more

یہاں پارسا بننا جتنا مشکل ہے دکھنا اتنا ہی آسان

گھر کی خواتین نے پابندی لگائی تو مردوں نے مجھے ان سے چھپ کر بلانا شروع کر دیا۔ مجھے توجہ چاہیے تھی کوئی بھی ہو۔ آنٹیاں نہ سہی انکل اور بھائی سہی۔ کچھ صرف مجھ سے باتیں کرتے کچھ گود میں بٹھا لیتے کچھ بہانے بہانے سے چھوتے۔ ایجڈ انکل ٹائپ زیادہ دیدہ دلیری دکھاتے تھے۔ ساتھ ہی وہ اپنی بیویوں سے چھپ کر تحفے بھی دیتے۔ مجھے ان کے پاس الجھن ہوتی مگر تحفے بھی توجہ کا ہی نعم

Read more

بد انتظام، غیرسنجیدہ اور نااہل عمران حکومت

سہانے سپنے دکھا کر سال 2018 میں قائم ہونے والی حکومت اپنی نا اہلی، غیر سنجیدگی اور اہم معاملات سے نمٹنے میں پہ در پہ ناکامیوں کے باعث ایک ڈراونا خواب بن چکی ہے، ایک غیر مقبول اور ناقص حکومت جسے پالیسی سازوں کی ضد نے ملک اور عوام کے سر تھوپا، گزرے کم و بیش دو برسوں میں ملک کے عام شہری کی زندگی اجیرن بنا چکی ہے۔ کسی ٹھوس اور جامع حکمت عملی کی غیرموجودگی کا خلاء زبان

Read more