اقبال کا اقبال بلند ہو

‏بچپن سے ابا کو اپنے آئیڈیل کے روپ میں دیکھا۔ وہ کیسے بات کرتے ہیں، کیسے اٹھتے بیٹھتے ہیں، کیا پڑھتے ہیں کیا دیکھتے ہیں۔ سب گھر والے یہاں وہاں اور ہم ابا کے ساتھ کبھی دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں طارق عزیز کا سلام لے رہے ہیں تو کبھی تجارتی خبروں میں کپاس کے نرخ اور دس گرام سونے کا بھاؤ ذہن نشین کر رہے ہیں۔ کبھی ابا کو حبیب ولی محمد، مہدی حسن اور استاد امانت علی خان کی

Read more

کورونا وائرس اہل صحافت کی زد میں

کورونا وائرس کے اس حالیہ انسانی تاریخ کے بد ترین بحران نے جہاں ریاست کے کمزور ستونوں کو عیاں کیا، وہاں صحافت (جو اپنے آپ کو ریاست کا چوتھا ستون کہلوانا پسند کرتا ہے) بھی شاید توازن برقرار رکھنے کے لئے خود کو گراتا چلا جا رہا ہے۔ بے چینی اور بدنظمی کے اس دور میں جہاں اس کا کردار حقائق کی باحفاظت ترسیل کے ذریعے عوام الناس کو باشعور رکھنا تھا، وہاں یہ عالمی ادارہ صحت کے مرض کے

Read more

جناب! دنیا رخصت پر ہے!

نوٹ! یہاں دنیا سے مراد زمین نہیں بلکہ اس پر بسنے والے انسان ہیں، جن کے دم سے دنیا پر حیات کا تصور قائم ہے۔ کائناتی کلاس روم میں حاضری کا رجسٹر کھلا ہے۔ چاند، ستارے، سیارے، اور سورج، استادِ ازل و ابد کے سامنے سرجھکائے سینوں پر ہاتھ باندھے مہنہ ٹھوڑیوں سے لگائے با ادب و ہوشیار کھڑے اپنی اپنی حاضری بول رہے ہیں۔ الوہی صدا! سورج، حاضر جناب۔ چاند، حاضر جناب۔ سیارگان، ستارے، آفاق اور آسمان کی تہہ

Read more

شیخ رشید کی پیش گوئیاں اور میری ایک پیش گوئی

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے شیخ رشید احمد کا شمار ان سیاست دانوں میں بھی ہوتا ہے جن کو خبروں میں رہنے کا فن آتا ہے یہی نہیں بلکہ ان کا شمار ان سیاست دانوں میں بھی کیا جاتا ہے جن کو حکومتوں میں رہنے کا فن بھی آتا ہے۔ نواز شریف کی محبت میں عمران خان کو ٹی وی ٹاک شوز میں لتاڑنے والے شیخ

Read more

کورونا کا شور کون مچا رہا ہے؟

کورونا کا خطرہ سب کے سر پر منڈلا رہا ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ کون متاثر ہو گا اور کون بچے گا۔ اور جو متاثر ہو گا اس میں کون کس سٹیج تک جائے گا۔ کورونا سکریننگ یونٹ میں کام کرتے ہوئے ایک بات کا جواب مِل گیا ہے کہ کورونا میں ایسی کیا خاص بات ہے جس سے ساری دنیا اتنی ڈری ہوئی ہے۔ بحیثیتِ ڈاکٹر ایک بات تو میں کلیئر کر دوں کہ کورونا اتنا خطر ناک نہیں

Read more

مولوی جیت گئے، حکومت مان گئی

لیجیے صاحب! آخرکار وہی ہوا، جس کا واضح امکان تھا۔ مملکتِ خداداد میں دین و ملت کے پاسبان پھر کامیاب و کامران ہوئے اور حکومت نے بالآخر وہی کیا جو وہ ہمیشہ سے کرتی چلی آ رہی ہے۔ حکومتی مداومتِ عمل کی بدولت ہم جیسوں کا اندازہ بھی درست نکلا جن کا کبھی تربوز سرخ نہیں نکلتا۔ اس فتحِ مبین کا اعلان تو علماءِ بے مثل نے اپنی پریس کانفرنس میں ہی کر دیا تھا لیکن فتح نامے پر مہرِ

Read more

عوام ہیں یا غول یا گلّہ؟

جب سے ورلڈومیٹر نام کے ویب سائٹ نے دنیا بھر میں نوول کورونا وائرس کے حملوں اور تباہ کاریوں سے متعلق بروقت ہر خبر دینا شروع کی تو میں اس کا مسلسل مشاہدہ کار بن کر رہ گیا تھا۔ دیکھتا تھا کہ کس ملک میں کتنے نئے مریض آئے؟ معمولی مریض کتنے رہے؟ ایسے مریض کتنے تھے جن کو ہسپتالوں میں داخل کرنا پڑا؟ کہاں کتنی اموات ہوئیں؟ کہاں کتنے بہت حد تک مریض یا نازک حالت میں مریض ہیں؟

Read more

ہمارے گھر کا اہم ٹاک شو

سوچتی ہوں گلزار کو الہام ضرورہوتا ہے جو وہ آنے والے وقت کی چاپ سُن لیتا ہے۔ آنکھوں کو ٹھنڈک دیتا گہرہ سبزہ، سُرخ، بسنتی، نیلے، پیلے پھول اور گھاس پر بیٹھا دلفریب پروں والا اجنبی سا پرندہ جسے کہیں بچپن میں دیکھتے تھے۔ اندر کہیں ہوک اٹھی تھی۔ آنکھیں گیلی ہوئی تھیں۔ خوشی اور دکھ دونوں کیفیات کی بیک وقت زد میں تھی۔ میرے خوبصورت پرندے واپسی کا کتنا بڑا تاوان لیا ہے تم نے؟ آسمان انسانوں سے ہوائیں

Read more

میرا جسم، میری مرضی: یہ سلسلہ ختم نہیں ہو گا

وہ اپنے بدن سے روز کھلونے بناتی ہے اور کھلونے سے زیادہ ٹوٹ جاتی ہے۔ وہ کنواری ہے، لیکن ذلت کا لگان سہتی ہے وہ ہماری ہے لیکن ہم بھی اُسے اپنی دیواروں میں چُن کے رکھتے ہیں کہ ہمارے گھر اینٹوں سے بھی چھوٹے ہیں (سارا شگفتہ) اقبال نے کہا تھا وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ عورت آج برانڈ بن چکی ہے۔ ایک ایسا برانڈ، جس کے نام پر ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنے اپنے پروڈکٹ کو

Read more

زندگی اگر "ٹام اینڈ جیری” جیسی معصوم ہو جائے

سوشل میڈیا کے ذریعے آج ہمیں ایسی عزیز ترین ہستی کے انتقال کی خبر ملی جن سے بظاہر ہمارا کوئی رشتہ اور تعلق واسطہ نہیں لیکن جن کے بغیر شاید ہمیں زندگی میں مسکراہٹ، شرارت اور معصومیت کا مفہوم ہی کبھی پلے نہ پڑتا۔ وہ صرف ہمارے لئے ہی عزیز از جان نہیں تھے بلکہ کروڑوں انسان ان کے چاہنے والے تھے مذکورہ بالا ساری تمہید ہم اپنے جس پیارے رشتے دار کے لئے باندھ رہے ہیں وہ موصوف 95

Read more

ترک ڈرامہ ارطغرل : نسیم حجازی سے فاطمہ بھٹو تک

غالب امکان ہے کہ نیٹ فلکس اور یو ٹیوب کے اس دور میں ابھی بھی بہت سے ایسے لوگ موجود ہوں گے جن کے حافظے میں پی ٹی وی کے اور بہت سے شاہکار ڈراموں کی طرح سقوط بغداد کے پس منظر میں نسیم حجازی کا لکھا ہوا ”آخری چٹان“ محفوظ ہوگا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب محترم شریف حسین عرف نسیم حجازی صاحب کے اسلامی اور تاریخی ناول پڑھنے والوں کے لئے دو دھاری تلوار کا کام کرتے تھے۔

Read more

کورونا: کیسے راولپنڈی و اسلام آباد میں ’سپر سپریڈرز’ کی بے احتیاطی نے درجنوں افراد کو متاثر کر دیا؟

’میرے خیال میں میرے والد کو ایک اے ٹی ایم سے نکالے گئے نوٹوں سے وائرس منتقل ہوا اور پھر یہ بہت سے لوگوں تک پھیل گیا۔‘ مقبول (فرضی نام) کے گھر کے دروازے پر ایک پرچہ چسپاں ہے جس پر یہ تحریر درج ہے، ’خطرہ! اس گھر میں کورونا کا مریض موجود ہے۔ داخلہ ممنوع ہے۔ متعدی وائرس کا علاقہ۔‘ مقبول قرنطینہ میں ہیں اور اس وقت اپنے گھر کی کھڑکی کی دوسری جانب کھڑے ایک پولیس اہلکار کو

Read more

ایجنسیوں کاسیاسی کردار اور جنرل حمید کے ”گُل“

سابق چیف آف اسٹاف ڈائریکٹر یٹ جنرل آئی ایس آئی سید احمد ارشاد ترمذی اپنی کتاب ”Profiles of Intelligence“، جس کا اردو ایڈیشن ”حساس ادارے“ کے نام سے شائع ہوا، میں لکھتے ہیں : پاکستان میں برسرِ اقتدار سیاسی جماعتوں نے اکثر خفیہ ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنی پارٹی کے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کیا۔ ماضی میں بہت سے موقعوں پر ان ایجنسیوں نے اقتدار کے دلالوں اور بادشاہ گر کا کردار ادا

Read more

احفاظ الرحمان: جیسا میں نے جانا

زندگی کے آسمان پر یادوں کے ستارے جگمگاتے ہیں۔ کچھ ستارے اپنی آب و تاب سے بہت نمایاں ہوتے ہیں۔ میری زندگی کے وہ خوبصورت سال کراچی کی یادوں سے جگمگاتے رہے ہیں۔ 1981 ء سے 1986ء تک کا زمانہ آنکھوں میں یاد بن کر ٹھہر گیا ہے۔ مہ ناز میری بہت اچھی دوست ہے، خاص طور پر اُس نے کراچی میں میرا بہت ساتھ دیا۔ کچھ دُکھ ایسے تھے جو میں نے مہ ناز کے کندھے پر آنسو بہا

Read more

بیس ہزار کا قرض ابھی نہیں اترا

یہ دو ہزار آٹھ کی بات ہے میں سپین کے شہر بارسلونا میں اپنے برادر نسبتی کے پاس چھٹیاں گزارنے آیا ہوا تھا۔ ہمارا چائے کی میز پر اگلے دن شہر سے کہیں باہر جانے کا پروگرام بن رہا تھا۔ بچے بار بار کہہ رہے تھے کہ ہم لوگ  ًاندورہً چلتے ہیں۔  ًاندورہ ً سپین اور فرانس کے درمیان ایک چھوٹا سا ملک بلکہ ایک شہر کہہ لیں ہے۔ یہ 470 مربع کلو میٹر پر پھیلا ہوا چھوٹا سا ملک

Read more

نون لیگ، اسٹیبلشمنٹ اور چوہدری کہاں کھڑے ہیں؟

شہبازشریف اپنے چانس کی راہ کی واحد رکاوٹ، مریم نواز کے حوالے سے بالآخر کھل کر سامنے آگئے جو نون لیگ کے ووٹ بنک کے مالک نواز شریف کی متوقع جانشین ہیں۔ ایک بڑے اردو اخبار میں حال ہی میں شائع ہونے والے ایک کالم کے مطابق اپنے تازہ ترین انٹرویو میں شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو اقتدار ملنے کی راہ کی واحد رکاوٹ (پارٹی قائد نواز شریف اور مریم نواز کا) بیانیہ بنا

Read more

وکیل کا چبھتی نگاہوں سے ریپ

آج ہم چیمبر میں ویلے بیٹھے لمبی لمبی چھوڑ رہے تھے کہ ایک بہت ہی لمبی چھوڑ بیٹھے۔ ویسے بھی خواب دیکھنے میں حرج ہی کیا ہے آپ دیکھ سکتے ہیں کون سے پیسے لگتے ہیں۔ آج جاگتی آنکھوں سے خواب کیا دیکھا وہ بعد میں بتانا ہے پہلے ذاتی تجربات شیئر کرنا چاہوں گا۔ وکالت کی ڈگری کے دوران میں نے کبھی شوخی مار کر کالا کوٹ نہیں پہنا تھا ویسے بھی آغاز کے دنوں میں کالا کوٹ پہنتے

Read more

علامہ اقبال کی جناح صاحب پر ایک ”ترک شدہ“ تنقیدی نظم

ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا شمار بیسویں صدی کے عظیم ترین شعرا میں ہوتا ہے۔ جن کا اردو و فارسی کلام آج بھی کروڑوں انسانوں کے قلب و زباں پر رہتا ہے۔ علامہ اقبال شاعر، فلسفی، قانون دان ہونے کے ساتھ ایک فعال سیاستدان بھی تھے اور ملت کی راہنمائی کرنے کو اپنا فرض سمجھتے تھے۔ اسی اصول کے تحت جو بات بھی خلاف ملت خیال کرتے اس پر آواز بلند کرتے تو کبھی اپنے اشعار کے ذریعے اس پر

Read more

عمران خان سے ملاقات کرنے والے فیصل ایدھی کورونا وائرس کا شکار

معروف فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی بھی جان لیوا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ فیصل ایدھی نے حال ہی میں صنعت کاروں کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ فیصل ایدھی کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ فیصل ایدھی گزشتہ 6 روز سے اسلام آباد میں موجود ہیں اور انہوں نے دوروز پہلے کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا۔ فیصل ایدھی نے حال ہی

Read more

ایک مرد جو پرہیز گار نہیں، محتاط تھا

وبا کیا پھیلی، پور ے ملک میں اداسی چھا گئی۔ فیکٹریاں بند اورکاروبار ٹھپ ہو گئے۔ بازاروں میں دھول اڑنے لگی۔ روزگار کے مواقع کم ہوتے ہوتے ناپید ہو گئے۔ گھروں میں بھوک پنپنے لگی۔ بدحال گھروں کی بدحالی بڑھتے بڑھتے جنجال بن گئی۔ دکانوں سے کھانے پینے کی اشیا اٹھ کر تہہ خانوں میں دفن ہو گئیں۔ اجناس کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگیں اور انسان کی قیمت گرنا شروع ہو گئی۔ گلابو اور اس کا خاوند دونوں ہی

Read more

انفوڈیمک یا جعلی خبروں کی وبا سے کیسے نمٹا جائے؟

کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر میں تباہی پھیلائی ہوئی ہے وہیں جعلی خبروں اور غلط معلومات نے بھی صحت عامہ کے اداروں کا ناک میں دم کیا ہوا ہے۔ حال ہی میں اقوام متحدہ نے کووڈ 19 بحران میں غلط اطلاعات اورجعلی خبروں کو ایک ’انفیوڈیمک‘ قرار دیا ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے پالیسی مرتب کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ فروری کے وسط میں جرمنی کے شہر میونخ میں خارجہ پالیسی اور سیکیورٹی کے ماہرین کے

Read more

مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کا بیان اور خواجہ آصف کا ”تاریخ ساز“ ٹویٹ

18 اپریل کو مفتی تقی عثمانی صاحب نے جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہءِ صحت کی طرف سے رمضان کے حوالے سے جاری کردہ خصوصی ہدایت نامے میں بھی چونکہ تین فٹ فاصلے کی تجویز دی گئی ہے لہذا حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں بھی ہم نے یہی طے کیا ہے کہ دو نمازیوں کے درمیان تین فٹ کا فاصلہ ہو گا۔ البتہ دو صفوں کے درمیان چھ فٹ کا

Read more

پنجاب میں اساتذہ کا استحصال روکا جائے

اس وقت وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود ہیں اور پنجاب میں وزرتِ تعلیم کا قلم دان جناب مراد راس کے پاس ہے۔ یہ دونوں شخصیات پاکستان میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور شرح خواندگی کے اضافے کے اس خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کے لیے کوشاں ہیں جو نئے پاکستان میں ہمیں عمران خان نے دکھایا ہے بلکہ اگر میں یہ کہوں تو شاید بے جا نہ ہو کہ عمران خان اس ملک کے واحد وزیر اعظم ہیں جنہوں

Read more

دوغلی – جیک لندن کی کہانی

یہ کہانی اس وقت کی ہے جب انیسویں صدی بیسویں صدی سے گلے مل رہی تھی۔ امریکہ روس کا ایک علاقہ جو رقبے میں مغربی یورپ سے بڑا تھا صرف سات ملین ڈالر میں خرید چکا تھا۔ برفیلے الاسکا میں سونا نیا نیا دریافت ہوا تھا۔ راتوں رات دولتمند ہونے کے لالچ میں امریکہ اور یورپ سے ہزاروں لوگ اس دوڑ میں شامل ہو گئے تھے۔ یہ ایسے ہی چند مہم جو لوگوں کی کہانی ہے۔ ”کاش میں مرد ہوتی“

Read more

لاک ڈاؤن میں تنخواہ لینے کی سزا

نجانے لاک ڈاؤن میں عشق پہ لکھنے کی اتنی جرات کہاں سے آ گئی کہ مجھ سے آس پاس کے حالات نظر انداز ہو گئے۔ بچپن ہی سے میرا شمار اسکول کے شرارتی بچوں میں ہوا کرتا تھا۔ ہر بات اور ہر معاملے میں شرارت کا عنصر پیدا کر لینے کی ذہانت تھی۔ دسویں جماعت کی بات ہے۔ ہماری کلاس چوتھے فلور پہ واقع تھی۔ بریک کے بعد ہم سب کلاس میں چلے گئے۔ کیونکہ اسکول خاصا بڑا تھا تو

Read more

حکومت کے ریلیف پیکج کا دوسرا رخ

کل 18 اپریل کو ملک کے علما ، آئمہ اور مشائخ کا صدر مملکت جناب عارف علوی سے ملاقات کے بعد مسجدوں اور مدرسوں کے سلسلے میں لاک ڈاون میں کسی حد تک نرمی لانے کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں، کہ دیگر شعبوں کے پریشر گروپ کی طرح مذہبی حلقوں کے اکابرین بھی اس وبائی صورت حال کے پیش نظر اپنے لئے ریلیف لینے میں بڑی احسن طریقے سے کام یاب ہو گئے ہیں۔ اس ریلیف کا

Read more

ہماری بہن خواجہ سرا بندیا رانا بڑے دل والی ہیں

پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں اور گاؤں دیہاتوں میں زنانہ کپڑوں میں ملبوس بھاری میک اپ کیے ہوئے کچھ افراد جو اپنے چہرے مہرے سے مرد نظر آتے ہیں لیکن لوگ انہیں ”خواجہ سرا“ ”کھدڑا“ ”کھسرا“ ہیجڑا ”“ زنخا ”“ نامرد ”“ مخنث ” ”مادی“ ”فقیر“ اور مورت کے ناموں سے پکارتے ہیں۔ وفاقی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے مطابق کرونا کوئی جان لیوا مرض نہیں ہے، لیکن سماج کے اس طبقے کے لیے یہ شاید ایک جان لیوا

Read more

کمزور معیشت کی بحالی موجودہ حکومت کے بس کا روگ نہیں

وائرس کی وبا میں شدت ختم ہونے کے بعد، تمام دنیا خصوصاً پاکستان کو معیشت کی بحالی میں تیزی لانے، ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے، غربت کم کرنے، اور پیداواری سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کے لئے، پہلے سے کہیں زیادہ اساسی منصوبوں پر کام کرنے کی ضرورت ہو گی۔ معیشت کی ترقی کے لیے سابق حکومت تن دہی سے عمل پیرا تھی، لیکن، افسوس ملک پر مسلط کیا گیا موجودہ سیٹ اپ ترقی پر مائل معیشت اور بنیادی ڈھانچوں

Read more

پسماندہ بستیوں میں کورونا کے حقائق

زیادہ پرانی بات نہیں۔ جولائی 2016 کے آخری ہفتے میں کراچی کے سوشل ایکٹوسٹ واحد بلوچ لاپتہ ہو گئے تھے۔ عجیب بے بسی کا عالم تھا۔ سب کو معلوم تھا کہ واحد بلوچ کو اغوا کرنے والے کون ہیں لیکن اس کا اظہار کرنا گویا واحد بلوچ کی زندگی سے ہاتھ دھونے کے مترادف تھا۔ اس مشکل مرحلے پر ایک کم سن بچی حانی بلوچ نے اپنے باپ کو ڈھونڈنے کا بیڑا اٹھایا تھا۔ اس کا باپ دسمبر 2016 میں

Read more

سائیں بابا سرقی والے

سرقی، سرقہ کی مونث اور سری سے ہم وزن کر کے لکھا ہے یہ نہیں کہ ہمیں ”سری“ یا ”سر۔ کی“ لکھنا نہیں آتا۔ اور یہ بھی نہیں کہ ہمیں پتہ نہیں کہ سرقہ میں ”ی“ نہیں آتی اور اب یہ بھی نہیں کہ آپ ”یا سر“ میں موجود سپیس کو نہ پڑھ پائیں اور اسے ”یاسر“ پڑھ لیں۔ ویسے اگر آپ ایسا پڑھ لیں گے تو بالکل ٹھیک پڑھیں گے لیکن تھوڑا جلدی ہو جائے گا کیونکہ یاسر ابھی

Read more

پروفیسر عبدالغفار مرحوم کی یاد میں

لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر میں قید ہوں، ایک ضروری کام کے لئے بازار جانا ہوا۔ جب میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج گوجرہ کے سامنے سے گزرا، تو ماضی فلم کی طرح میری نظروں کے سامنے گھومنے لگا۔ اس کالج کے ساتھ میری لاتعداد یادیں جڑی ہیں۔ ان یادوں کی ایک وجہ، میرے پھوپھا جی، پروفیسر عبدالغفار مرحوم ہیں، جو کہ اس کالج کے پرنسپل تھے۔ اس ادارے کے لئے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انہوں

Read more

خالد سہیل کے تین سو محبت نامے اور فیملی آف دی ہارٹ

کیا آپ نے کبھی کوئی ایسا شخص دیکھا ہے جو بیک وقت طبیب بھی ہو اور ادیب بھی، ایک کالم نگار بھی ہو اور مترجم بھی، جو ایک مسیحا بھی ہو اور شاعر بھی، جو مسافر بھی ہواور منزل بھی، جو ایک درویش بھی ہو اور جدید دور کی چالیس کتابوں کا مصنف بھی اور جو ایک ادبی و تخلیقی ادارے کا روحِ رواں بھی ہو اور اپنی ذات میں ایک ادارہ بھی؟ آئیے آج میں آپ کو ’ھم سب‘

Read more

اداکارہ فریحہ الطاف نے باورچی کے ہاتھوں جنسی استحصال کا انکشاف کر دیا

معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ فریحہ الطاف نے بچپن میں والدین کی عدم موجودگی میں اپنے ہی گھر کے بنگلہ دیشی خانسامے کی طرف سے جنسی زیادتی کا نشانہ بننے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دو ہفتے بعد والدین کی واپسی پر بھی یہ سلسلہ جاری رہا لیکن پھر جب والدہ کو بتایا تو فوری طور پر ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا اور بعدازاں اسے ڈی پورٹ کردیا گیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں فریحہ الطاف نے

Read more

کورونا وائرس، لاک ڈاؤن اور وکلا برداری

عالمی وبا یعنی کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں 24 مارچ سے لاک ڈاؤن کیا گیا تھاجس کے تحت دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لاتے ہوئے ملک بھر کی تالہ بندی ”کردی گئی جوکہ تاریخ میں پہلی دفعہ ایسا ہوا ہے۔ پھرکچھ روز قبل حکومت نے اِس لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے اشیاءخوردونوش کے علاوہ تعمیرات سمیت چند شعبوں کو شام 5 بجے تک کام کرنے کی مشروط اجازت دی ہے۔ لاک ڈاؤن سے ایک روز قبل

Read more

آزادی صحافت، مالکان اور حکمران

نجی چینل کی نشریات معطل، نجی چینل کو جرمانہ، چینل کے دفتر پر چھاپہ سامان تحویل میں لے لیا گیا یہ وہ خبریں ہیں جو ہمیں اکثر سننے کو ملتی رہی ہیں اور مل رہی ہیں۔ لیکن کچھ صحافیوں کے مطابق اس دورحکومت میں میڈیا پر زیادہ ہی دکھ زدہ دور گزر رہا ہے یعنی سخت قدغنوں کا دور۔ حکومت سے نالاں یہ صحافی حکومت وقت سے سخت لہجہ میں شکوہ و شکایات کرتے رہے اور حکومتی ارکان جواب شکوہ

Read more

مولوی راج اور سہمی ہوئی حکومت

اس ملک میں مولوی راج ہے، کل ملک کے صدر نے ان کے آگے ہتھیار ڈال دیے اور اپنی عزت بچانے کے لئے یا فیس سیونگ کے لئے جن اقدامات کا اعلان کیا کہ قالین اٹھا دیے جائیں، صفوں پر چھڑکاؤ کیا جائے وغیرہ وغیرہ، اس کا حکومت کو بھی اندازہ ہے بلکہ یقین ہے کہ یہ سب اقدامات خانہ پری ہیں اور ایسا کچھ بھی نہیں ہونا اور یہ صرف عزت بچاؤ اعلانات ہیں۔ خبروں کے مطابق 1100 تبلیغیوں

Read more

دوستوں کے نام نیرنگ نامہ

یاد کرنے پر بھی صحیح سے تو ذہن میں نہیں آتا لیکن ”نیرنگ“ سے پہلے تعارف کو میں نے نہ جانے کیوں اقرار بھائی، جنہیں دنیا سرِعام والے سید اقرارالحسن کے نام سے پہچانتی ہے، کے کھاتے میں رکھا ہوا ہے کہ یہ ان کی بدولت تھا، یا تو ان کے ہمراہ گئے تھے یا انہوں نے تجویز کیا تھا کہ لاہور میں اگر کوئی پرسکون سی جگہ چاہو جہاں چائے بھی اچھی ملتی ہو، جدھر دوستوں کے ساتھ گھنٹوں

Read more

ہم سب کے بوڑھے بابا مدیر سے معذرت

گزشتہ مضمون میں پچاس ساٹھ سال کی عمر کے لئے ”بوڑھا بابا“ کہنے پر ہم سب کے محترم مدیر کی جانب سے میری اصلاح کی گئی کہ پچاس ساٹھ سال کی عمر میں بوڑھا بابا کی بجائے ادھیڑ عمر کا لفظ استعمال کرنا چاہیے تھا۔ محترم مدیر کی جانب سے جنبش قلم سے جہنم واصل کرنے کی اصطلاح بھی استعمال کی گئی۔ جناب عالی۔ سب سے پہلے تو اس گستاخی پر معذرت قبول فرمائیں۔ آپ کو ناگوار گزرنا لازم تھا

Read more

جانوروں کی بغاوت

کورونا وائرس وبائی صورت اختیار کرگیا تو حکومت نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن لگا دیا۔ ہمارا شہر بھی ملک کے دیگر شہروں کی طرح مکمل طور پر بند کرادیا گیا۔ بازار، مارکیٹس، شاپنگ مال، اسکول، کالج، پارکس وغیرہ سب کے سب بند کردئے گئے۔ لوگوں نے باہرنکلنا چھوڑ دیا۔ گھر بند ہونے کی وجہ سے گلیاں، سڑکیں، روڈ سب سنسنان ہوگئے۔ شہر میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔ بچے، بڑے، خواتین، مرد سبھی خوف میں مبتلا تھے۔ یہ

Read more

کیا آپ خوف زدہ ہیں؟

سال  2019ء کے ماہِ دسمبر میں دنیا ایک وائرس سے پیدا شدہ فلو، سانس کی مہلک وبا کی لپیٹ میں آ گیا۔ طبی ماہرین نے اس عالمی وبا) (Pandemic کا نام : Corona Virus Disease 2019 ) COVID 19 رکھا۔ دستیاب معلومات کے مطابق یہ وائرس ملکِ چین کے جنوبی شہر ووہان سے پھیلنا شروع ہوا۔ اس وبا کے متاثرین کھانسی، زکام، بخار اور سانس لینے میں دشواری میں مبتلا پائے گئے۔ اس کے علاوہ مرض کی علامات میں تھکاوٹ،

Read more

کورونا وائرس اور صاحبان جبہ و دستار

کورونا وائرس کی تباہ کاریوں میں روز بروز شدت آتی جا رہی ہے۔  اس وبا سے نمٹنے کے لیے حکومتی سطح پر جو کوششیں جاری ہیں ان میں کوئی کمی و کوتاہی تو ہو سکتی ہے لیکن کسی کی نیت پر شک نہیں کیا جا سکتا۔ وفاق سے لے کر صوبائی سطح پر مالی وسائل اور انتظامی استعداد میں کمزوریوں کے باوجود تمام حکومتیں اس وبا سے لڑنے اور قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کے لیے سر توڑ کوششوں میں

Read more

مدبر لیڈر انتقام پر مبنی فیصلے نہیں کرتے

مدبر لیڈر منتقم مزاج نہیں ہوتے وہ آتش انتقام میں جھلس کر فیصلے صادر نہیں کرتے بلکہ صبر و تحمل کے ساتھ مخالفین پر فتح حاصل کرتے ہیں جو تاریخ میں انھیں امر کر دیتے ہیں۔ ظہیرالدین بابر بارہ ہزار سپاہ کے ساتھ اپنے سے کئی گنا بڑی سپاہ رکھنے والے ابراہیم لودھی کو پانی پت کے میدان میں شکست دیتا ہے۔ ابراہیم لودھی کی ماں قیدی کی حیثیت سے بابر کے سامنے آتی ہے بابر اُسے منہ بولی ماں

Read more

چٹی شیخاں سے پنجاب یونیورسٹی لاء کالج تک

31 دسمبر 2019 اس لحاظ سے میرے لیے قابل ذکر رہا کہ اس روز 6 جولائی 1982 سے جوڈیشل سروس کا ہونے والا آغاز بخیر و خوبی اود باعزّت طریقہ سے اختتام پزیر ہوا۔ دوست احباب نے  سوشل میڈیا پر جس طرح سے اپنے جزبات کا اظہار کیا میں شاید اس خراج تحسین کا مستحق نہ تھا۔ یہ سب اللہ تعالٰی کا کرم اور بے پایاں عنایات اور  میرے والدین کی دُعایئں تھیں کہ یہ تقریباً 38 سال پر محیط

Read more

لاک ڈاون اور افراد با ہم معذوری

کرونا کے آنے اور ہزار مسائل ساتھ لانے کی وجہ سے دنیا اس وقت پریشانی، بے چینی اور سب سے بڑھ کر بے بسی کی انتہا پر ہے، انسان اور انسانیت کی حفاظت کے لیے انتظامات، احتیاطی تدابیراور نت نئے تجربات کیے جا رہے ہیں، لیکن ان سب اقدامات میں انسانوں کی جنس، عمر اور ضروریات کے اعتبار سے درجہ بندی کو بھی ملحوظ خاطر رکھا گیا۔ البتہ مہذب دنیا کے اس چلن کے برعکس ہمارے یہاں افراتفری کی کیفیت

Read more

میڈیا انڈسٹری کا براہ راست پوسٹ مارٹم

تنخواہ آ جائے گی دو چار ماہ بعد، اور کیا چایئے۔ عمرہ بھی کروائیں گے، یہ کرونا مرونا کچھ نہیں ہوتا کام کرو شاباش آئسولیشن سنٹر سے اندر کی خبر لاؤ۔ چوبیس چوبیس گھنٹے کام کرنے والے مشقتی صحافیوں کو اکثر نیوز روم سے ایسی ہی گفتگو سننا پڑتی ہے اور ستم تو یہ کہ مصنوعی مسکراہٹ ہی سہی لیکن باس کے سامنے دانت نکال کر اس کی ہاں میں ہاں ملانا نوکری کا لازمی جزو ہے۔ اگر آپ میڈیا

Read more

پاکستان میں ویڈیوز، کتاب اور دوسری تخلیقات کے لئے کاپی رائٹس حقوق کیسے حاصل کریں؟

کاپی رائٹس کا آسان الفاظ میں مطلب یہ ہے کہ آپ کے پاس گورنمنٹ سے تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ کی صورت اپنی تخلیق کی ملکیت کا ثبوت ہو۔ یہاں پاکستان میں کسی بھی تخلیقی کام کے کاپی رائٹس کے بارے عام لوگوں کی معلومات بہت کم ہیں۔ اگر ہے تو اتنا پتا کہ شاید یہ کسی وکیل کا ہی کام ہے اور کافی مہنگا پڑتا ہے۔ اسی غلط فہمی کی وجہ سے بہت سے تخلیق کاروں، خاص کر نیے لوگوں کے

Read more

آن لائن شغلیاں جاری ہیں

ان دنوں وبا نے پوری دنیا کو جیسے جادو کی چھڑی گھما کر روک دیا ہے۔ راوی اب فرصت ہی فرصت لکھتا ہے کہ چین ہی چین کے دن اب ہوا ہوئے۔ ہم ہیں، قرنطینہ ہے، گھر ہے اور بچے، گھر کے نا ختم ہونے والے کام بھی کہیں چھپ گئے ہیں۔ عجیب سی روٹین ہے آج کل، سونے کا کوئی وقت مقرر نہیں، جاگنے کی کوئی فکر نہیں، سوائے ان دنوں کے جب آن لائن کلاسز ہوتی ہیں۔ دن

Read more

ایدھی بس ایک ہی تھا

عبدالستار ایدھی صاحب کے صاحبزادے فیصل ایدھی وزیراعظم عمران خان کو اپنی فاونڈیشن کی طرف سے ایک کروڑ روپے کا چیک کورونا فنڈ کے لیے دینے کیا گئے۔ سوشل میڈیا پر سب ان کے پیچھے پڑگئے۔ حالانکہ فیصل بھائی تو اتنے سادہ ہیں کہ خان صاحب کے ان کو نہ پہچاننے کا بھی انھوں نے برا نہیں منایا۔ بلکہ ندیم ملک کے ساتھ ایک انٹرویو میں بہت ہی معصومیت کے ساتھ انھوں نے پورے واقعے کا احوال بھی بیان کردیا۔

Read more

بس کر دیں خان صاحب، اب رلائیں گے کیا؟

گزشتہ دنوں ایک کلپ وائرل ہوا، جس میں ہمارے ہینڈ سم وزیراعظم عمران خان صاحب دانستہ یا نا دانستہ طور پر ”ٹسوے“ بہاتے نظرآ ئے۔ اس ویڈیو میں دکھائی جانے والی افسردگی کی اصلیت جانچنے کے لئے بہت سارے لوگ مغزماری کرنے پر مجبور ہوئے۔ پرسیاسی تاریخ کا بغور جائزہ لیا جائے تو ایسا کلپ مملکت خدادا کی قسمت میں ہر گز برا شگن نہیں تھا۔ اللہ اللہ کر کے ہمیں ایک ایسا حکمران تو نصیب ہوا، جس نے نا

Read more

مسکرائیے! آپ ’پاگل‘ نہیں ہیں

آج سے کوئی پچیس تیس سال قبل اِس ملک میں علم نفسیات بڑی حد تک ایک چھوٹے سے پودے کے مانند تھا۔ ایک پودا جو ’پنیری‘ میں لگا تھا۔ نفسیاتی معالج تو بہت کم تھے لیکن اُن معالجین کے اپوائنٹمنٹ بک پر گرد کی دبیز تہہ جمتی رہتی تھی۔ آج سے محض تیرہ سال قبل جب راقم نے نفسیاتی علاج کی تربیت حاصل کرنا شروع کی، تو مریض بہت مشکل سے ملتے تھے۔ ادارے میں معالج زیادہ ہوتے اورمریض کم۔

Read more

آزاد کشمیر میں نئے ڈاکٹروں کے مسائل

ریاست کو ’گھر‘ کا درجہ حاصل ہوتا ہے اور ادارے اس گھر کے فرد کہلاتے ہیں۔ اپنے مکینوں کو بیرونی یلغاروں سے بچانے کے لیے ’گھر‘ سے بڑی ڈھال اور مثال اور کوئی ہو نہیں سکتی۔ لاکھ طوفان آئیں اور در و دیوار کے پاوں کھسکائیں، تاہم مکینوں کا شکست و ریخت بال بیکا تک نہیں کر سکتی۔ ریاست اور اس کے اداروں کے درمیان کبھی کبھی اونچ نیچ بھی ہو سکتی ہے ان حالات میں ریاست کو دو قدم

Read more

عالم گیر وبا کے عالمی تقاضے

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میں سماج اور معیشت دونوں کو شدید چیلنج در پیش ہیں۔ وبائی بحران اس وقت انسانیت کے لیے ایک ایسی کٹھن آزمائش ہے جس پر قابو پانا نا گزیر ہو چکا ہے اور مزید تاخیر کی صورت میں بھیانک نتائج بھگتنا ہوں گے۔ کورونا وائرس کووڈ۔ 19 نے مختلف ممالک اور خطوں کو سنگین طور پر متاثر کیا ہے اور امریکا سمیت ترقی یافتہ مغربی ممالک میں نظام کی

Read more

اردو ادب میں غیر کا مسئلہ

آنکھیں کھلتے ہی لامحدود و لا متناہی سوالوں کے شیش محل ہوتے ہیں، جس کا ہر دروازہ ایک بھول بھلیاں ہوتا ہے۔ بے بس و مجبور انسان کی مجموعی شناخت اس کنج قفس میں اسرار و رموز کی پرتیں ادھیڑتے، تلاش کرتے ہوئے رائیگاں گزر جاتی ہے پھر بھی وہ سرا نہیں ملتا جس کے بارے میں کہا گیا کہ غور کرو، تمہارے لئے نشانیاں ہیں۔ یہاں میں ’میں‘ ہونے کے باوجود عکس نا آفرید کی شاخوں میں جھولنے، ڈولنے

Read more

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی فاسٹ بولرز کے وہ بولنگ سپیلز جو کبھی بھلائے نہیں جا سکتے

بولر آئے اور چھا جائے۔۔۔ مطلب یہ کہ وہ چند گیندوں سے ہی میچ کا نقشہ بدل دے اور ایسی بولنگ کو بھلا کون بھول سکتا ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی فاسٹ بولرز کے چند سپیل بہت شہرت رکھتے ہیں جن میں انھوں نے حریف کی بیٹنگ لائن کو محض چند گیندوں میں بکھیر کر رکھ دیا۔ سرفراز نواز بمقابلہ آسٹریلیا، میلبرن سنہ 1978 سرفراز نواز کی آسٹریلیا کے خلاف میلبرن کے تاریخی گراؤنڈ میں بولنگ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ

Read more

محبت میں نوجوان کی خودکشی کا معاملہ

لاہور کے اک لڑکے نے مبینہ طور پہ پیار میں خود کشی کی۔ اس کی والدہ نے لڑکی کی تصاویر سوشل میڈیا پہ لگائیں اب ہر دوسرا بندہ تصاویر شئیر کیے جا رہا ہے اور لڑکی کو برا بھلا کہے جا رہا ہے بھائی اک تو زندگی سے گیا دوسرے کی زندگی آپ برباد کر رہے ہو۔ اک تو آپ کو معلوم نہیں کہ اصل معاملہ کیا ہے۔ ان دونوں کے درمیان کیسا تعلق تھا؟ کیا کمٹمنٹ تھی؟ معاملہ کیا

Read more

قبلہ ایاز امیر صاحب سے معذرت کے ساتھ

قبلہ ایاز امیر صاحب بھی کمال انسان ہیں۔ علم و ادب اور صحافت و سیاست کا وہ بلند مینار ہیں کہ مجھ جیسا عام آدمی جرات گفتار بھی نہیں کر سکتا لیکن جب سے کرونا سے بچنے کے لیے گوشہ نشین ہوئے تو چکوال میں علم و اددب کے شہسوار کو اشیا کی سپلائی کا عجیب مسئلہ درپیش ہو گیا۔ چند روز قبل جب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو ا اور اپنی حالت غیر کے بارے میں اپنے

Read more

کیا ہم چوتھے صنعتی انقلاب کے لیے تیار ہیں؟

ایک ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں یہ بحث ہو رہی ہے کہ چوتھے صنعتی انقلاب سے ملکی معیشت اور عام آدمی کی زندگی پر کیا اثرات ہوں گے اس وقت پاکستان میں ہرسوں ایک ”ففتھ جنریشن وار“ نامی گم نام نظریے کے چرچے ہیں۔ اس نظریے کی باتیں شاید دل کو لبھانے کے لیے تو اچھی ہوں مگر تاریخ شاہد ہے کہ عام آدمی کی زندگی میں نظریاتی جنگوں سے ہمیشہ صنعتی انقلابوں کے اثرات زیادہ ہوئے ہیں۔

Read more

وبا کے دنوں میں نفرت

گلگت بلتستان تاریخ میں پہلی بار بڑے پیمانے پر ایک عالمی وبا کا شکار ہو گیا ہے۔ پہلی بار اس لئے کہ اس سے قبل یہ علاقہ دشوار گزار پہاڑی راستوں اور سخت موسمی حالات کی وجہ سے دنیا سے بالکل کٹا ہوا تھا، خصوصاً برٹش انڈیا کے دور حکومت میں اس خطے کو باقاعدہ ایک پالیسی کے تحت ہمسایہ ممالک سے دور رکھا گیا تاکہ بیرونی دنیا خاص طور پر زار روس کے اثرات سے برٹش انڈیا کے نوآبادیاتی

Read more

مذہب، انسان اور مسلمان

دنیا کی نئی صورت حال نے ہم میں سے ہر ایک کو احساس ذمہ داری کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیل دیا ہے۔ غیر مستعد، حیران و سرگرداں، دنیا ایک روحانی صحرا بن چکی ہے۔ ساری دنیا کے انسان اس کرب سے باہر نکلنے کے کسی راستے کے اور انسان ہونے کی کسی نئی معنویت کے متلاشی ہیں۔ کیا ایسے وقت میں انبیاء کے پیغام کو زندہ رکھنے کے دعویداروں سے کسی مدد کی توقع کی جا سکتی ہے؟ خدا کے

Read more

یہ لطیفہ آپ نے سن تو نہیں رکھا؟

سوشل میڈیا کی بدولت لطیفے بھی بہت وائرل ہونے لگے ہیں۔ لطیفے پہلے بھی تھے اور آئندہ بھی رہیں گے۔ اِن کی موجودگی سب معاشروں میں پائی جاتی ہے۔ لطیفے سے ہرکوئی لطف اندوز ہوتا ہے اور ذہنی تفریح محسوس کرتا ہے۔ کیا کبھی کسی نے سوچا کہ لطیفے اور انسان کا باہمی تعلق کب سے ہے؟ لطیفے کی خصوصیات کیا ہیں؟ اور لطیفے کے نفسیاتی اثرات کیا ہوسکتے ہیں؟ وغیرہ وغیرہ۔ آئیے! لطیفے کی ہسٹری پر ایک مختصر تحقیقی

Read more

محبت اور بیاہ ( آخری حصہ )

مرد اور عورت نہ صرف افعال بدن کے حوالے سے مختلف ہیں، بلکہ ان کے جذبات بھی مختلف ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے، کہ یہ جذباتی اختلافات وقت اور ماحول کی دین ہیں یعنی اکتسابی ہیں۔ اور کچھ لوگ ان کو حیاتیاتی نوعیت کا گردانتے ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ ان دونوں کے بدن کے کچھ اعضا اپنی حیثیت اور فعل میں مختلف ہیں۔ اس بنا پر ان دونوں کی تربیت مختلف طرح سے کی جاتی ہے۔ اس

Read more

سائنس، کورونا وائرس اور ایمان

جس دن سے لاک ڈاؤن شروع ہوا ہے، میں سچ کی شناخت ڈھونڈ رہی ہوں۔ مجھے معلوم نہیں ہو رہا سچ کہاں ہے۔ مجھے اندازہ نہیں ہو رہا کہ سچ ہے کیا۔ میں اس نکتے پہ اٹکی ہوئی ہوں کہ یہ نزلے، زکام کا وائرس ہے جو ہمیشہ سے ایک شخص سے دوسرے کو منتقل ہو جاتا رہا ہے۔ میری بچپن کی ایک سہیلی کو ہر سال خوف ناک زکام ہوا کرتا ہے۔ حتیٰ کہ وہ ہر سال اس کی

Read more

Nick Vujicic: آدھا جسم اور پوری زندگی

جب وہ پیدا ہوا تو اس کی ماں نے اسے دیکھ کر منہ پھیر لیا، کیوں کہ نا صرف وہ دونوں ہاتھوں، پاؤں سے محروم تھا، بلکہ سرے سے اس کی ٹانگیں اور بازو موجود ہی نہیں تھے۔ البتہ اس کے کولھے کے ساتھ چکن ڈرم اسٹک کی شکل کی ایک اضافی ہڈی موجود تھی۔ اس وقت اس کی عمر 37 سال ہے۔ سوچیے اس نے پچھلے 37 برس بغیر ٹانگوں، بازوؤں، بغیر ہاتھوں، پاؤں کے کیسے گزارے ہوں گے،

Read more

عمران خان اور مراد علی شاہ کو درمیانی راستہ نکالنا چاہیے

کورونا وائرس اگر دست انسانی کا شاخسانہ ہوتا تو بیان بازی سمجھ آ سکتی تھی، لیکن سب جانتے ہیں کہ یہ آسمانی آفت ہے، تو ایک دوسرے پر لعن طعن کا فائدہ؟ غلطیاں وفاق سے بھی کم نہیں ہوئیں اور سندھ سرکار کی پالیسی بھی بہت زیادہ مثالی نہیں۔ مسئلہ مگر نیت سے زیادہ اہلیت و قابلیت جس کا فقدان دونوں جگہ ہے اور یہ مسئلہ طعنہ زنی سے نہیں، باہمی تعاون سے حل ہو گا۔ مراد علی شاہ کا

Read more

عبادت گاہوں کو قتل گاہیں مت بنائیں

صدر پاکستان نے علمائے کرام سے مشاورت کے بعد رمضان المبارک میں نمازوں، نماز جمعہ اور نماز تراویح کے اہتمام کی مشروط اجازت دے دی ہے۔ بیس نکاتی اعلامیے میں بیشتر ایسے نکات شامل ہیں جن کا کما حقہٗ پورا ہونا، نہ نو من تیل ہو گا نہ رادھا ناچے گی، کے مصداق ہے۔ ریاست اور حکومت اگر بار دیگر مذہبی رومانویت کے سامنے لم لیٹ ہو گئی ہے تو اس میں اچنبھے کی کوئی بات نہیں ہے۔ آج کے

Read more

کیا حکومت مذہبی رہنمائوں کو کچھ منوا بھی سکی ہے یا نہیں؟

صدر عارف علوی کے مطابق حکومت کو اس بات کا اختیار ہے کہ شدید متاثرہ علاقے کے لیے احکامات اور پالیسی بدل دی جائے گی آج وزیرِ اعظم عمران خان اور صدر عارف علوی دونوں نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے بیانات دیے ہیں جہاں صدر عارف علوی نے ماہِ رمضان میں تراویح اور اجتماعات کے حوالے سے بات کی، وہیں عمران خان نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کے بارے میں وضاحتیں دیں۔ صدر عارف علوی

Read more

ایک دکھیاری بیٹی کی فریاد

کہتے ہیں کہ کائنات میں سب سے صبارفتار روشنی ہے۔ مگر یہ تو دھرتی واسیوں کا تخمینہ ہے، چھوٹے لوگ، چھوٹے دماغ، چھوٹی سوچ ! آسمان والوں کے نزدیک تو روشنی سب سے سست رفتار اور کاہل الوجود اونٹنی ہے۔ بھلا کہاں فوٹون کے ذروں سے ساختہ روشنی جو اربوں سال کا سفر کر کے بھی اِس چرخ ِزرنگار کے پہلے گنبد کو بھی نہ چھو سکے، اور کہاں دکھی دل سے نکلی ایک آہ جو بصورتِ فریاد ایک پل

Read more

کیا وبا کے دنوں میں محبت سے اچھا کچھ ہو سکتا ہے؟

عام دنوں سے دن تھے۔ عام دنوں سے بھی برے دن تھے۔ کیونکہ ساری دنیا کی بے زاری میرے رویے میں تھی۔ عام دنوں میں پھر بھی مصروفیت رہتی ہے۔ کسی نہ کسی سے ملنا۔ کام کی بھاگ دوڑ رہتی۔ مگر ان دنوں وحشت چھائی تھی۔ تم انہی دنوں نظر آئے۔ نظر تو پہلے بھی آتے تھے۔ مگر اس دن ذرا مختلف نظر آئے۔ بات سے بات جملے سے جملہ گھنٹوں تک وقت کا پتہ نہ چلا۔ ایسا نہیں ہوتا

Read more

سندھ کے معروف ناشر، پوکر داس تھانور داس شکارپوری

سر زمینِ سندھ کی بے پناہ انفرادی حیثیتوں میں سے ایک ممتاز حیثیت یہ ہے، کہ برِ صغیر میں چھپائی اور اشاعت کا آغاز ”سندھ کے پیرس“ شکار پور سے ہوا۔ پاک و ہند میں سب سے پہلے چھاپا خانے کی تنصیب شکار پور میں ہوئی۔ شکار پور کی اور بھی بہت سی منفرد حیثتیں ہیں، جن کو قلم  بند کیا جائے، تو اِس جیسی سیکڑوں نگارشات اور کتابیں لکھی جا سکتی ہیں۔ برِ صغیر کی پہلی لیڈی ڈاکٹر، سارہ

Read more

یہ قتل تھا یا خود کشی؟

دن کا پچھلا پہر تھا، میں باہر بیٹھا تھا، اور میرے ذہن میں بہت کچھ چل رہا تھا۔ میری فکر کا دھارے کا بہاؤ کسی ایک سمت میں نہیں تھا، بلکہ تند و تیز ہواؤں کی طرح ادھر ادھر بھٹک رہا تھا، کہ اچانک میرے فون کی گھنٹی بجی۔ اس نے مجھے تخیلاتی دنیا سے نکال کر واپس حقیقی دنیا میں لا پٹخا۔ میں نے سیل فون اٹھایا، اسکرین پر نظر ڈالی، تو عمران کا نام جگمگا رہا تھا۔ ”ہیلو“!

Read more

رشوت کی ایماندارانہ تقسیم

چینی کے حوالے سے مبینہ کرپشن کی رپورٹ سامنے آئے کافی دن گزر گئے ہیں تاہم ابھی تک یہ رپورٹ کسی نہ کسی حوالے سے زیر بحث ہے۔ حال ہی میں ایک سنئیر صوبائی وزیر کے حلف کے بعد اس بحث میں دوبارہ جان پڑ گئی ہے۔ میرے خیال میں اس بحث کو اب تک ختم ہو جانا چاہیے تھا بالکل ایسے ہی جیسے پچھلے دنوں ٹرانسپرینسی انٹر نیشنل کی رپورٹس اور ان رپورٹس پر دی گیں مزید وضاحتیں جس

Read more

کرونا سازشی تھیوریاں

کچھ ہفتے پہلے کراچی میں وسعت اللہ خان کے ہم راہ تھا۔ دوران گفتگو کرونا کے حوالے سے مختلف سازشی تھیوریوں پہ بات ہوئی۔ وسعت بھائی نے فرمایا، اصل بات یہ ہے کہ سازشی تھیوریوں کے تڑکے کے بغیرسواد بھی تو نہیں آتا۔ آج کچھ ”بری بری“ خبریں پڑھی ہیں، ان سے بہت سی سازشی تھیوریوں اور خود ساختہ میڈیکل ایڈوائز کا خاتمہ ہو سکتا ہے مطلب شاید اب بے سوادی ہو جائے۔ امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل

Read more

ذخیرہ اندوزی کے خلاف آرڈیننس کا مسودہ اور قانونی تقاضے

ترجمان وزارت قانون کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آرڈیننس بنانے کا اہم ٹاسک وزیر قانون کو دیا تھا۔ وزارت قانون کے ترجمان کا کہنا ہے، کہ وزیر قانون نے آرڈیننس کا مسودہ وزیر اعظم کو پیش کر دیا ہے۔ اسی طرح سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے ذخیرہ اندوزی اور نا جائز منافع خوری کے خلاف صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز سے 24 اپریل تک رپورٹ طلب کر لی ہے۔ دو

Read more

ہم خون آشام معاشرے کے راجا گدھ ہیں

1993ء میں جنوبی افریقہ کے ایک فوٹو جرنلسٹ کیون کارٹر نے سوڈان میں قحط کے دوران میں ایک تصویر کھینچی تھی۔ تصویر میں ایک گدھ ایک بھوکی اور قریب الموت بچی کے مرنے کا انتظار کر رہا ہے، تا کہ اسے نوچ کر کھا سکے۔ یہ تصویر دنیا میں اس قدر مشہور ہوئی کہ انہیں اس تصویر کی وجہ سے پلٹزر پرائز سے نوازا گیا۔ جب وہ اس ایوارڈ کے پانے کا جشن منا رہا تھا، تو ساری دنیا کے

Read more

میں پہلی بار کرفیو ہی میں اپنا پورا گھر دیکھ سکا ہوں: مکیش امبانی

’’میں پہلی بار کرفیو ہی میں اپنا پورا گھر دیکھ سکا ہوں”۔ یہ ٹویٹ مکیش امبانی کا ہے، جو انڈیا کا سب سے بڑا سرمایہ دار ہے اور اس کو اپنے دس ارب ڈالرس سے بھی زائد مالیت کے محل نما مکان پر بہت ناز ہے۔ ویسے محنت سے مکان بنانے کے لیے آدمی کو پوری زندگی لگتی ہے، تنکا تنکا چن کر آشیانہ بنانا پڑتا ہے اور کٹیا کے لیے زمین کا تھوڑا سا ٹکڑا ملنا بھی نہایت مشکل

Read more

پوسٹ کرونا نظام تعلیم: امکانات و خدشات

جہاں دنیا بھر کی معیشت کی بنیادیں ہل کے رہ گئی ہیں، وہیں تعلیمی نظام کو بھی زبردست دھچکا پہنچا ہے۔ سرما کی چھٹیوں کے بعد جنوری میں نیو سیشن ابھی شروع ہی ہوا تھا، کہ کرونا وائرس چین سے نکل کر دوسرے ممالک کی سرحدوں پر پہنچ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس وائرس نے دنیا بھر کے نظام کو مفلوج کر کے رکھ دیا۔ پاکستان سمیت بیش تر ترقی پذیر ممالک نے مکمل تعطیلات کا اعلان کر دیا

Read more

کورونا۔ ذمہ دارانہ رویہ ہی نجات کا ضامن

بد قسمتی سے دنیا گزشتہ سال دسمبر سے کورونا وائرس نامی وبا کی لپیٹ میں ہے۔ پوری دنیا میں اس وقت دو کروڑ سے زائد لوگ اس کا شکار ہو چکے ہیں اور تقریباً ڈیڑھ لاکھ لوگ اس وائرس کی وجہ سے اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں۔ وطن عزیز پاکستان کو بھی اس وبا نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت تک قریب سات ہزار لوگ اس کا شکار

Read more

سید مجاہد علی کے اداریے پر اظہار خیال

”آئین سے غداری اور ملک سے بغاوت کیا ہوتی ہے”؟ اس عنوان کے تحت، محترم سید مجاہد علی نے بعض امور کی طرف نشان دہی کی۔ اس طرح متعفن پھوڑے کے گرد و پیش کا ذکر تو کیا، لیکن اپنی تشخیص کو فقط اپنے دردِ دل کے اعلان تک محدود رکھا۔ انہوں نے اس مرض کا ممکنہ علاج پیش نہیں کیا۔ ظاہر ہے اس بیماری جو کئی دیگر بیماریوں کا مجموعہ ہے، کو کسی ایک دوا سے ختم کرنا ممکن

Read more

ڈاکٹر کی ڈائری: خدا نے مجھے ہر روپ میں بہترین مردوں سے نوازا

ایک ایسا معاشرہ جہاں ہر وقت عورت پر ظلم، جبر کی کہانیاں منظر عام پر آ رہی ہوں، جہاں کی ہر عورت اعلٰی تعلیم یافتہ اور انتہائی پسماندہ بھی۔ کیا سیاستدان، کیا بیوروکریٹ، کیا پروفیسر، کیا سرکاری پرائیوٹ نوکریوں میں افسر یا ماتحت، کیا اسٹوڈنٹ، کیا خاتون خانہ اور کیا گھر میں کام کرنے والی ماسی، ہر کسی کے پاس سنانے کے لئے مردوں کے ظلم اور اپنی مظلومیت کی کہانیاں ہیں۔ ایسے معاشرے میں اللہ پاک نے میری زندگی

Read more

محبت اور بیاہ ( اگلا حصہ )۔

محبت کے میدان میں عورت کا کام دوہری حیثیت کا حامل ہے۔ آدمی ڈھونڈنا اور پھر اس کو رکھنا۔ صرف آدمی پا لینا تو درحقیقت اس کی ناکامی ہے، چاہے وہ اس بات کو تسلیم کرے یا نہ کرے۔ اکثر عورتوں میں یہ وہم جاگزیں ہے کہ آدمی پر یہ ظاہر کرنا کہ وہ اس کا بہت خیال کرتی ہے، غلط ہے۔ یہ اصل میں ایک شعوری یا لاشعوری خوف ہوتا ہے کہ اگر آدمی پر یہ واضح ہو جائے

Read more

کرونا پر بات کریں تو کیسے؟

میں نے اپنی چوبیس سالہ قلمی زندگی میں، کبھی اپنے آپ کو اتنا سیلف سنسرشپ کا شکار نہیں پایا، جتنا آج کل سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ اپلوڈ کرتے ہوئے محسوس کرتا ہوں۔ چاروں اطراف غصے اور انا سے سرشار ہجوم جو کہ ذاتی پسند اور آراء کو دوسروں پر مسلط کرنے کی خاطر گالیاں، فتوے اور پتھر بازی تک سب کچھ تیار رکھے ہوئے ہے۔ اگر میں قہوے اور جڑی بوٹیوں سے کرونا کے کامیاب علاج کے مضحکہ خیز

Read more

کووڈ-19 بحران : لبرل ورلڈ آرڈر کے خاتمے کی گھنٹی ہے؟

آج، جیسا کہ ہم اپنے ارد گرد کی دنیا کو دیکھتے ہیں کہ کچھ بھی ایسا دکھائی نہیں دیتا جس کی منصوبہ بندی کی گئی تھی یا جس کا تصور کیا جا رہا تھا۔ ایک پوشیدہ وائرس نے کرہ ارض پر کاروبار روک دیا ہے۔ بنی نوع انسان ایک ایسے بحران سے گزر رہی جس کی مثال جدید تاریخ میں نہیں ملتی۔ کووڈ۔ 19 یا نول کورونا وائرس کے وسیع پیمانے پر علاقائی اور عالمی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ بنی

Read more

کرونا، الہام اور الحاد!

یہاں خرقۂ سالوس میں چھپے مہاجن کا دفاع ہرگز مقصود نہیں۔ یہاں مقصد ان فکری مغالطوں کو دُور کرنا ہے جو اہل الہام اور الحاد کے مابین مکالمے میں سد راہ ہیں۔ ایک ملحد اگر مخلص ہے تو میرے نزدیک قیمتی روح ہے، میں اسے متلاشی ذہن اور متجسس روح سمجھتا ہوں۔ اگر ملحد ضد پر اُتر آئے تو کٹھ ملا سے بدتر ہے۔ دین کے داعی کا مدعا اگر مفاد پرستی ہے تو میرے نزدیک وہ دشمنِ دین ہے۔

Read more

شوگر انڈسٹری پوری دنیا میں ایک مافیا بن چکی

نیو انگلینڈ جرنل فار میڈیسن طب کی دنیا کے معتبر ترین تحقیقی جریدوں میں سے ایک ہے۔ انیس سو سڑسٹھ میں ہاورڈ یونیورسٹی کے تین ریسرچرز نے ایک مقالہ اس جریدے میں شائع کیا۔ اس مقالے میں شوگر اور چربی کے دل کی بیماریوں پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ اس تحقیقی مقالے میں ریسرچرز نے ثابت کیا کہ دل کی بیماریوں کی بڑی وجہ چربی اور کولیسٹرول ہے اور شوگر کے اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس ایک

Read more

عالمی وبا میں پاکستانی علما کا کردار

ایک جانب دنیاوی تعلیم سے آراستہ وہ مسیحا ہیں جو اپنے خاندان، اپنی صحت اور اپنی ذاتی زندگی پس پشت ڈال کر عوام کی جانوں کے لیے لڑ رہے ہیں لیکن کسی حکومتی فیصلہ سازی میں ان کی شمولیت کو اہم نہیں گردانا جاتا، دوسری جانب مذہب کے وہ نام نہاد ٹھیکیدار ہیں جن کا اس ساری صورتحال سے اگر کوئی تعلق ہے تو صرف یہ کہ کس طرح وہ اس وبائی صورتحال کو بھی اپنے مفاد میں استعمال کر

Read more

طاعون عمواس سے کرونا تک :محدثین و علما کا رویہ

مسلمانوں کو 18 ہجری میں پہلی مرتبہ کسی وبائی بیماری کا سامنا ہوا فلسطین میں قدس اور رملہ کے درمیان واقع عمواس شھر میں طاعون کی وبا نے سر اٹھایا جس نے بڑی سرعت کے ساتھ پورے شام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا یہ وہ زمانہ تھا جب شام میں فتوحات اسلامی کا سلسلہ جاری تھا تاریخ کی کتابوں میں اس وبا کو طاعون عمواس کا نام دیا گیا ہے، ابو عبیدہ بن جراح، معاذ بن جبل اور شرجیل

Read more

کچھ جنگ اور امن کے بارے میں

کہا جاتا ہے جنگ وجدل پاگل پن کی تمام شکلوں کے دروازے کھول دیتی ہے، انسانی حساسیت کو ختم کر کے انسانی تہذیب و تمدن کو بربریت اور وحشت کے اندھیروں میں دکھیل دینے کا باعثِ بنتی ہے اور جنگل کے دور کی یاد تازہ کرتی ہے۔ جنگ عظیم دوئم کی وجہ سے دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر بے روزگاری، لاقانونیت، بیماری، بھوک و افلاس، جسم فروشی، مایوسی، عدم رواداری، نفرت اور جرائم نے جنم لیا اور انسانی سماج

Read more

محبت، حسن اور بیاہ

بیاہ، شادی یا عروسی ایک سماجی ادارہ ہے جس کا محبت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ادارہ کب، کیوں اور کیسے پیدا ہوا؟ اس بارے میں کوئی حتمی رائے موجود نہیں۔ جتنی بھی آراء ہیں وہ مفروضات پر مبنی ہیں۔ قدیم اور نیم متمدن سماج دونوں میں ہی ازلی کنواروں کی تعداد آٹے میں نمک کے مصداق رہی ہے۔ مغربی ممالک کی بہ نسبت مشرقی ممالک میں بن بیاہے افراد کی تعداد کم ہے اور وہاں کسی مرد کے

Read more

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: نام بدلنے اور تصویر ہٹانے سے کچھ نہیں ہو گا

پیپلز پارٹی نے 2008 میں برسرِ اقتدار آتے ہی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت، ملک کی ترقی استحکام، حدانیت اور سالمیت کے لئے لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے ایک ایسے انقلابی پروگرام پر کام شروع کیا جس سے ملک کے پسماندہ طبقات اور علاقوں کی خواتین کو بھی اپنے خاندان کی کفالت کے لئے اُس اختیار کے مواقع فراہم کیے گئے جو مردوں کو حاصل ہیں۔ اس سلسلے میں جولائی 2008 میں ملک کے پسماندہ

Read more

بائیس کروڑ عوام کی ریاست کا کھوکھلا پن

عالمی ادارہ صحت کی 15 اپریل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کے تناسب میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی اکثریت ان افراد پر مشتمل ہے جن میں وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا ہے۔ ان حالات میں وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے عالمی سطح پر تسلیم شدہ اقدامات پر عمل درآمد سے گریز کر رہے ہیں۔

Read more

کورونا کے عہد میں سائنس اور عقیدے کی بحث

انسان لاکھوں برس سے آسمانی بجلی سے خوفزہ ہوتا چلا آیا ہے۔ اور خوفزدہ کیوں نہ ہو آسمانی بجلی کی چمک نگاہوں کو خیرہ کرتی ہے اور یہ جس چیز پہ گرتی ہے اسے جلا کے راکھ کر دیتی ہے۔ قدیم یونانی دیو مالا کے مطابق زیئس دیوتا آسمانی بجلی اور چمک کا مالک تھا اور وہ اس کے ذریعے اپنا جاہ وجلال دکھاتا تھا۔ انسان آسمانی چمک سے اسی طرح لرزتا رہا اور دیوتاؤں سے پناہ مانگتا رہا یہاں

Read more

کرونا وائرس اور نوجوان طبقہ

کرونا وائرس سے نمٹنا ایک بڑا قومی چیلنج ہے۔ یقینی طو رپر اس چیلنج سے نمٹنے میں ریاست یا حکومت تن تنہا کچھ نہیں کرسکتی۔ یہ جنگ ہمیں اگر جیتنی ہے تو ا س میں معاشرے کے تمام فریقین کو ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔ یہ وقت سیاسی اسکورنگ، مقابلہ بازی، الزام تراشی یا ایک دوسرے پر تنقیدی تیر چلانے کا نہیں۔ اگر ہم مثبت انداز میں جس بھی سطح پر موجود ہیں اور جتنا کچھ کرسکتے ہیں ہمیں

Read more

آٹے اور چینی کو سونا بنانے والا سیاسی نظام

دو کہانیاں سنیں جن کا آپسی تعلق واجد ضیا کی تحقیقاتی رپورٹ نے کھولا ہے مسلم لیگ ن نے 2010 میں پنجاب اسمبلی میں جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی قرارداد منظور کی لیکن عملا اس پہ کچھ نہ کیا۔ اس کے آٹھ سال بعد (سابقہ الیکشن سے دوماہ قبل) چند ن لیگی ارکان اسمبلی کو اچانک یاد آتا ہے کہ جنوبی پنجاب کی محرومیاں تو دور ہوئیں ہی نہیں، لہذا یہ گیارہ ارکان اسمبلی ن لیگی سے منحرف

Read more

پاکستانی نژاد کینیڈین سائنسدان ڈاکٹر نوید امام سید کی وہ ایجاد جس سے مرگی کا علاج ممکن ہو گا

فرض کریں آپ کو کوئی لاعلاج دماغی بیماری لاحق ہے لیکن آپ کے دماغ میں ایک چھوٹی سی مصنوعی سیلیکون چپ لگا کر آپ کی زندگی بچا لی جائے تو آپ کیسا محسوس کریں گے؟ یقیناً بہت خوش ہوں گے نا۔ اب یہ ممکن ہونے کو ہے اور اس کا سہرا پاکستانی نژاد کینیڈین سائنسدان ڈاکٹر نوید امام سید اور ان کے ساتھ کام کرنے والی سائنسدانوں کی ایک ٹیم کے سر ہے۔ یہ دو طرفہ حیاتیاتی چپ کینیڈا کی

Read more

لاک ڈاؤن کے دوران جسمانی صحت کا خیال کیسے رکھیں

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ آج کل عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے باہر جانا خطرے سے خالی نہیں ہے اور اس وبا سے محفوظ رہنے کے لیے دنیا کے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن بھی کیا گیا ہے۔ اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں رہنے والے لوگوں کا رجحان ضرورت سے زیادہ کھانے پینے کی طرف ہے۔ محدود نقل و حرکت کے باعث جسمانی سرگرمیوں میں کمی آئی ہے اور حالات کی وجہ سے

Read more

کرونا پہ ہمارا ردعمل اطمینان بخش نہیں

آج کروناوائرس کی قسم کوووڈ 19 نے دنیا کی بیس لاکھ آبادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اس وقت تک اس مہلک وبا کی وجہ سے دنیا میں ایک لاکھ چالیس ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میڈیکل کی جدید سہولتیں ہونے کے باوجود بھی بے بس ہیں۔ اس وبا کے نام سے ساری دنیا میں خوف اور وحشت طاری ہے۔ کسی کو پتہ نہیں ہے کہ اس کی زد میں اکر

Read more

مولوی سعید اظہر اور احفاظ رحمن کو سلام وداع

پیشۂ صحافت کی شان و شوکت دو بڑے ستون گر گئے دونوں عامل اخبار نویس تھے وہ ظالم اور سنگ دل کرونا رُت میں رخصت ہوئے کہ سلام وداع کے لئے بھی حاضر نہ ہو سکا اور رہے میر جاوید الرحمن تو وہ میرے لئے ہم دم دیرینہ طاہر مسعود جان کے بہنوئی تھے انکل جان محمد بھٹی ایڈووکیٹ کے داماد تھے، جنگ گروپ میں طویل اور ہنگامہ خیز 12 برس گزارے لیکن ان سے کبھی ملاقات نہ ہوسکی کہ

Read more

وبا کا خراج اور تاریکی کے فرزند

مارٹن لوتھر کنگ نے نسلوں کو نفرت کی بھینٹ چڑھتے دیکھا۔ انسان کہلانے والا اپنے ہی برادر زادوں کے لئے کتنا وحشی کتنا ظالم ہو سکتا اور ذلت کی کن اتھاہ گہرائیوں میں اتر سکتا ہے، اس کا گواہ بھی بنا۔ نفرت، وحشت، درندگی اور رنگ ونسل کی بنیاد پر اٹھائی گئی دیواروں کے سائے روح انسانی کو کس طرح پائمال کرتے ہیں اس بات کا تجربہ تھا۔ امتیازی سلوک کے شکار ابنائے آدم کی نسلیں کس کس محرومی کا

Read more

وزیر اعظم صاحب! ٹسوے نہ بہائیں

حال ہی میں نئے پاکستان کے خالق، جادو ٹونے اور جادو کی چھڑی کی مشترکہ کامیاب پروڈکشن کے شاہکار ہمارے وزیر اعظم کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں موصوف ہاتھ میں تسبیح اور عوام کو رولتے ہوئے انتہائی روہانسی شکل بنائے کرسی پر بیٹھے دیکھے جا سکتے ہیں۔ رونے کی اداکاری اور ریاکاری میں موصوف مکمل ناکام دکھائی دے رہے ہیں البتہ کیمرہ مین کا فن پورے جوبن پر ہے جنہوں نے شنید ہے زمین پر لیٹ کر

Read more

بھارت میں کرونا وائرس

مہان رِشی گشپ (Kasyap) کی تیرہ بیویاں تھیں ان میں سے دو تھیں : دِیتی (Ditti) اور آدیتی (Aditi) ۔ مبارک وقت میں جب رشی اور آدیتی ملے تو آدیتی نے شان و شوکت والی ذہین اولاد کو جنم دیا۔ یہ دیکھ کر دِیتی نے حسد کیا اور اس کے دل میں بھی اولاد کی خواہش آئی۔ مگر جب وہ رشی سے ملی تو وقت اچھا نہ تھا اور اسی لئے اس نے نفرت، بربریت اور متشدد رویوں کی حامل

Read more