کیریکٹر ایکٹر اور پاکستان ٹیلی وژن کے اداکار کمال ایرانی

میرے ہم مکتب اور ہم جماعت سید شبیر نواز صفوی کے چچا مشہور آدمی تھے۔ اکثریت کے چچا اور ماموں ویسے ہی پیارے اور میٹھے ہوتے ہیں اور شبیر کے یہ چچا کمال ایرانی تو واقعی کمال کے چچا تھے۔ 05 اگست 1932 بروز جمعہ، پیدا ہونے والے کمال الدین صفوی المعروف کمال ایرانی، پاکستانی فلمی صنعت کا ایک روشن ستارہ ہیں۔ پاکستان فلم ڈیٹا بیس کے مطاق انہوں نے 244 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اِن میں 188

Read more

نیلسن منڈیلا ۔۔۔ اور ہمارے منڈیلا

رچرڈ سٹینجل ایک امریکی صحافی ہے۔ یہ صحافی امریکہ میں ہفت روزہ جریدے ٹائم کا ایڈیٹر بھی رہ چکا۔ بیشتر اخبارات اور ٹی وی چینلز کے لئے بھی کام کر چکا مگر اس کی شہرت ایک کتاب بنی۔ جی ہاں ایک کتاب۔ اور وہ کتاب تھی ”نیلسن منڈیلا“ کی بائیو گرافی۔ نیلسن منڈیلا کی بائیوگرافی لکھنے کے بعد اس شخص نے شہرت کی وہ بلندیاں حاصل کیں کہ شاید یہ اپنی ساری عمر جریدوں اور اخباروں کے لئے وقف کر

Read more

ہمارے قید خانوں میں کیا ہوتا ہے؟

کورونا کی بیماری ابھی تک الحمدللہ ہمارے ملک میں کسی خوفناک صورت میں ظاہر نہیں ہوئی۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ ہمارے ملک میں اس بیماری کی شروعات میں ہی لاک ڈاؤن ہوگیا تھا۔ پھر ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ یہ وبا عموماً جان لیوا ہے بھی نہیں۔ اکثر افراد اِس بیماری سے بغیر کسی خاص علاج کے ہی نکل آتے ہیں۔ بڑی حد تک آج کل ہماری عوام اِس بیماری یا موت کے خوف سے

Read more

سیاست کے روشن ستارے بنانے والی ریسرچ کمیٹی

ہمارے ہاں سیاست کے روشن ستارے بنانے والی ریسرچ کمیٹی کے مفکرین کی تین خصوصیات بہت اہم ہیں۔ پہلی یہ کہ بے ہنگم مجمع میں سے ایسے فرد کو پہچان لیتے ہیں جو اپنی خاص صلاحیتوں کی بنیاد پر مفکرین کے مفاد کی مستقبل کی سیاست کا سٹیئرنگ سنبھال سکتا ہے۔ دوسری یہ کہ کمیٹی کے مفکرین جس فرد کا انتخاب کرتے ہیں اُسے یہ یقین دلا دیتے ہیں کہ اس جیسی تاریخ ساز شخصیت نہ پہلے کبھی پیدا ہوئی

Read more

بیوی کو اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دینی چاہیئے

آج ہمارے اسلامی اور مشرقی معاشرے میں دوسری شادی کو ایک گالی بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔ وہ اللہ جو اس دنیا کا بنانے والا ہے جو کائنات کا خالق اور مالک ہے۔ وہ اپنے بندے کو چار شادیوں کی اجازت دے رہا ہے۔ کیونکہ وہ خود مرد اور عورت کا تخلیق کار ہے اسے اپنی بنائی شے کی فطرت کا بخوبی اندازہ ہے۔ اسے معلوم ہے مرد کی فطرت میں ایک عورت کے ساتھ زیادہ عرصہ گزارہ کرنا

Read more

آن لائن تعلیم اور درپیش مسائل

آج کل کرونا کی وجہ سے حالات کافی خراب ہیں سب اسکول ’کالج‘ یونیورسٹیاں بند ہیں امتحانات ملتوی کر دیے گئے حتٰی کہ بہت سے دفاتر میں کام کرنے والے بھی گھر سے کام کر رہے ہیں لیکن بہت سے دفتر کھلے ہیں خاص کر سرکاری دفاتر جن میں آئی ٹی کی سہولیات موجود نہیں یا ان کے کام کی نوعیت ایسی ہے کہ وہ آن لائن یا گھر سے کام نہیں کر سکتے۔ اسکول ’کالجز اور یونیورسٹیوں کی بات

Read more

زکوۃ کمیٹیوں کے مشاہدات: ہمیں شرم نہیں آتی

آج کل ایک خبر بہت سارے چینل پر چل رہی ہے کہ ً احساس ً پروگرام کے تحت لاک ڈاؤن کے تحت غریب لوگوں کو ملنے والی امداد سے کچھ رقم کاٹ کر ادائیگیاں کی جا رہی ہیں۔ کچھ لوگوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ دو تین ماہ قبل ایک رپورٹ منظر عام پر آئی تھی جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ بہت سارے بڑے بڑے سرکاری افسران اپنے اہل خانہ اور اپنے نجی ملازمین کے نام بینظیر

Read more

الخدمت کی خدمت اور سیاسی المیہ

نوول کورونا کووڈ 19 کی عالمی وبا 210 ملکوں، ریاستوں اور علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لینے، اکیس لاکھ لوگوں کو اپنا اسیر بنانے کے بعد سوا لاکھ قیمتی زندگیوں کے خون سے اشنان کر چکی ہے مگر اس کی ہوسِ خون ہے کہ مٹنے تو دور، تھمنے میں بھی نہیں آ رہی۔ کوئی دن نہیں گزرتا کہ جب بری سے بری خبر سننے کو نہ ملے۔ کئی ممالک نے تنگ آ کر اب لاک ڈاؤن کی کیفیت کو گھٹانا

Read more

کیا یہ عالمی وبا سنیما گھروں کو ختم کر دے گی؟

ہم سب نئے زمانے کی ایک اجتماعی علت کا سامنا کر رہے ہیں اور ساتھ ہی اس دور میں برپا ہونے والے سماجی تغیرات کی ابتدائی صورت کا مشاہدہ کرتے ہوئے قیاس آرائیوں، اندیشوں، مزاحمتوں اور حکائتوں کے مراحل سے بھی گزر رہے ہیں۔ اسی تناظر میں آج کا مقالہ عالمی سنیما کی صنعت سے جڑے کچھ حقائق اور خدشات کا احاطہ کرتے ہوئے اس صنعت سے وابستہ ماہرین کی آرا اور تجزیات پر مبنی ہے۔ کینیڈا کے میڈیا ماہر

Read more

عہدِ رفتہ اور عہدِ جدید کا بچپن

دو ہزار ایک کا تاریخی سال تھا جب صبح تڑکے لحاف اوڑھے اُٹھنے کے لیے پر تول رہے تھے کہ خالد حمید کی بارعب آواز کانوں تک پہنچی، ”نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے ساتھ دو ہوائی جہاز ٹکرائے ہیں جس سے سینکڑوں افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ “ اُس وقت تو ہمیں ان باتوں کی کچھ خاص شد بد نہ تھی سچ پوچھیں تو ہمیں تو ایسی سنسنی خیزخبریں سن کر بڑا مزہ آتا

Read more

اسد بخاری: فلمی ستاروں کی کہکشاں کا ایک اور ستارہ ڈوب گیا

فلمی ستاروں کی کہکشاں کا ایک اور ستارہ ڈوب گیا، اسد بخاری 14 اپریل کو انتقال کرگئے، مرحوم نے آسو بلا، خانزادہ، ظلم دا بدلہ، دھیاں نمانیاں، پتر جگے دا، نواب زادہ، پگڑی سنبھال جٹا، موج میلہ، چن مکھناں، جند جان اور دلاں دے سودے سمیت درجنوں فلموں میں کام کیا، 70 کی دہائی میں اسد بخاری کا نام فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا تھا، ان کا تعلق گکھڑ سے تھا جہاں وہ 1924 میں پیدا ہوئے، انہوں

Read more

کوئی بڑا، کوئی چھوٹا، یہ اس کی حکمت ہے

انسان کو دوسرے انسان کی قدر تب آتی ہے جب وہ اسے میسر نہیں رہتا۔ یہ بات چونکہ انتہائی گہری اور عمیق ہے اس لئے اس کو سمجھنے کے لئے آپ کو چاچا ابراہیم لودھی کی زندگی کا جائزہ لینا پڑے گا۔ چاچا ہمارے علاقے کے مشہور حجام تھے جن کی حیاتی بھوتوں کے بال کاٹ کر انہیں انسان بنانے میں گزری۔ ان کا کہنا تھا، ”دنیا میں اللّہ انسان پیدا کرتا ہے جب کہ اس کے بعد اس کو

Read more

عدلیہ کے تحفظات اور تحریک انصاف کی ناقص کارکردگی

انتہائی قابلِ احترام چیف پاکستان جناب جسٹس گلزار احمد نے وزیرِ اعظم عمران خان کی حکومت ان کی طرزِ حکمرانی پہ شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال نشان کھڑے کردیئے، چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی سرکار کی کارکردگی اور اہلیت پر سوال اٹھاتے ہوئے فرمایا کہ معاونین اور مشیروں کی فوج کو وفاقی وزیروں کے درجات دے دیے گئے مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کی اکثریت مشیر بنی ہوئی ہے۔ اکثر لوگ منظر سے غائب

Read more

کیسا لاک ڈاؤن، کرونا بم تو پھٹ چکا!

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے صوبائی حکومتوں کی جانب سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا، لیکن تین ہفتے گزر جانے کے باوجو، د ہ ثمرات سامنے نہیں آئے جس کی توقع کی جا رہی تھی۔ خاص طور پر وزیراعلیٰ سندھ کرونا کے بڑھتے پھیلاؤ پر انتہائی پریشان نظر آئے۔ صوبائی حکومت نے جب لاک ڈاؤ ن کرنے کا فیصلہ کیا تو اُس وقت ہی ان خدشات نے جنم لے لیا تھا کہ وفاق و عوام کے

Read more

اپنی زندگی کی سو فیصد اونرشپ لیں

میں اپنی ورکشاپس اور گروپس ڈسکشن میں اکثر حاضرین سے یہ سوال کرتا ہوں، کہ آپ کی نظر میں ”پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے؟ “ حاضرین میں عام طور پر کوئی کہتا ہے کہ ”ایماندار، قابل اور اہل لیڈرشپ کا فقدان، بعض کے مطابق آئین اور قانون کی پاسداری کا نہ ہونا، کچھ تو کرپشن، جہالت، غربت، تعلیم کی کمی، عوام میں شعور نہ ہو نا، دہشت گردی، انصاف کی عد م دستیابی، لاقانونیت، مذہبی انتہاپسندی، فرقہ

Read more

کیا بیچے ہوئے چورن آج ہمیں بچا سکتے ہیں؟

موجودہ دنیاوی صورتحال کا مذہبی جائزہ لیا جائے یا سائنسی بہر صورت جواب ایک ہی ہے ”کرونا جیسی وبا کا ذمہ دار خود انسان“ اقوامِ متحدہ سمیت دیگر ماحولیاتی تحفظ کے ادارے چیخ چیخ کے پکارتے رہے کہ خدارا ماحولیات کو تحفظ دیا جائے۔ آگاہی دیتے رہے کہ سرمائے کے پھیلاؤ کا یہ عمل قدرت کی ہر زندہ اور جاوید تخلیقات کے لئے زہرِ قاتل ہے۔ بہت سے جانوروں کی نسلیں ناپید ہوتی جا رہی ہیں۔ آبی حیات مر رہی

Read more

حاجی صاحب آپ فرشتہ ہیں اہم اعلان

ان دنوں وبا پھیلنے کی وجہ سے سب کچھ بند ہے۔ مگر اللہ کے فضل سے ہمارے دل بڑے ہیں۔ کسی کے پاس کھانے کو کچھ نہیں تو بھی وہ بھوکا نہیں سوئے گا۔ ہم اپنی طرف سے غریبوں میں راشن تقسیم کریں گے۔ ضرورت مند افراد اس نمبر ×××××× پہ رابطہ کریں۔ مصیبت کے اس وقت میں اپنے لوگوں کو اکیلا ہرگز نہیں چھوڑیں گے۔ اگر کوئی اس کار خیر میں حصہ ڈالنا چاہے تو وہ اس اکاؤنٹ نمبر

Read more

کیا کرونا سماج کے ”رانگ نمبرز“ بند کر دے گا؟

سوچنے والے کہتے ہیں کہ انسانی تاریخ میں انسان کو سب سے زیادہ مالی اور جانی نقصان دوسری عالمی جنگ میں اٹھانا پڑا، جس میں ساری عالمی قوتوں نے اپنے دشمنوں کے خلاف سب سے زیادہ طاقت کا مظاہرہ بھی کیا، جو اس وقت انسانی طاقت کی انتہا تھی۔ ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم کا حملہ اس کا کلائمکس تھا، جو پھر کبھی دنیا میں دہرایا نہیں جا سکا۔ کام کی بات یہ ہے کہ انسانی تاریخ میں انسان

Read more

صنم کہتے ہیں تیرے بھی کمر ہے

سیاسی جماعتوں کے لیڈرز معصوم من الخطا ہیں۔ ان کے ورکرز چاہے دنیا زیر و زبر ہوجائے، اپنے لیڈرز پر تنقید خود تو کیا کریں گے اوروں کی حق بات بھی برداشت نہیں کرتے۔ دوسری جماعتوں کی بات ہو تو ان کے پاس دلائل کے انبار ہوتے ہیں، ان کے لیڈرز کی بات کریں تو یہ مینڈکوں کی طرح ٹاں ٹاں کرنے لگتے ہیں۔ اسی رویے کے باعث ہماری سیاسی جماعتیں پنپ نہیں پاتیں اور ان کے لیڈرز خود سر

Read more

مسائل کا حل سوچنا چاہیے

کچھ دن پہلے کی بات ہے ایک لڑکی جاب کے سلسلے میں کاؤنسلنگ لیتے ہوئے مجھے کہتی ہے کہ ٹیکس ایبل انکم سے تو میرے گورنمنٹ والے بینیفٹس کم ہوجائیں گے۔ اور پھر مجھے ٹیکس بھی ادا کرنا پڑے گا۔ میرے ذہن میں بہت پرانا فارمولا کلک کیا کہ ہمیشہ اپنے وسائل کو بڑھانے کا سوچنا چائئے نا کہ ایسے بینیفٹس لئے جائیں جس کے لئے ہمیں کچھ نہ کرنا پڑے۔ گورنمنٹ کب تک ایسی سہولیات دیتی ہے اور پھر

Read more

کورونا موت سے قبل بھوک سے بچائیں!

کرونا وائرس سے پوری دنیا میں انسانی بحران کا خدشہ سر اٹھا رہا ہے، اس خدشے کو ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک میں ممکنہ بیروزگاری اور بھوک نے مزید بڑھا دیا ہے۔ کرونا سے نجات کے لئے پوری دنیا میں لاک ڈاؤن جاری ہے، ترقی یافتہ، ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک کو کرونا سے ایک جیسے خطرات کا سامنا ہے۔ اس صورت حال کے پیش نظروزیراعظم عمران خان نے عالمی مالیاتی اداروں اور اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ

Read more

پاکستان کی معیشت پر کرونا وائرس کے اثرات

کرونا وائرس چین کے صوبہ ووہان سے شروع ہوا اور آج یہ تمام دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چچکا ہے۔ پاکستان میں کرونا کا پہلا مریض 26 فروری کو رپورٹ ہوا جو کہ ایران سے تفتان کے راستے پاکستان آیا۔ پاکستان میں اس وقت کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5040 اور مرنے والوں کی تعداد 86 تک پہنچ گئی، اب تک اس وائرس سے 1026 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ

Read more

کائنات کو مسکرانے دو

چونکہ آج کل کرونا وائرس کا دور دورہ ہے۔ اسی لئے قریباً ہر کالم، خبر، تحقیق، ہدایات اور پیغامات چاروناچار اسی سے جا ملتے ہیں۔ آپ اس سے دور رہنے کی کوشش کریں تو یہ خود آپ کے خیالات میں آ کر آپ سے مخاطب ہونے لگتا ہے۔ آپ کچھ لکھنے بیٹھو تو خودہی زیب تحریر ہونے کی کوشش کرتا ہے۔ میں آج کل بطور ایک بین الاقوامی طالبہ چین کے صوبے حنان میں زیر تعلیم رہتے ہوئے کرونا وائرس

Read more

خدارا! کرونا سے ڈر جائیں

گھر کے سامنے سبزی والے کی دکان ہے۔ لاک ڈاؤن سے قبل ہر وقت رش لگا رہتا تھا۔ دُپہر سے قبل ہی ریڑھی پر موجود سبزی ختم ہو جاتی اور عمران شاپ بند کر کے گھر روانہ ہو جاتا۔ گزشتہ روز چار بجے گھر سے نکلا تو عمران کو گالوں پر ہاتھ رکھے گہری سوچ میں غرق پایا۔ دل میں خیال آیا کہ پریشانی کی وجہ دریافت کروں، قریب جا کر پوچھا تو اس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔

Read more

ایک غیر معروف بندے کی آپ بیتی۔ حصہ دوئم

ہمارے پچھلے بلاگ کو احباب نے بہت پسند کیا اور تعریفوں کے اتنے ڈونگرے برسائے کہ ہم نے پھیل کر کُپا ہوتے ہوئے دوسرے حصے کا اعلان کر دیا۔ ہمارے اعلان کرنے کی دیر تھی کہ دوستوں کے ہاں صفِ ماتم بِچھ گئی۔ انہوں نے کہا کہ تو نے غیرضروری طور پر راز کھولنے کا ٹھیکہ اٹھایا ہے، ہمیں کیوں بدنام کرتا ہے۔ ہم بس اتنا ہی بولے کہ فرینڈز تو کمینے ہوتے ہیں۔ ابا جان ہمارے پولیس میں تھے

Read more

پکّی نوکری وِد میڈیکل

کراچی کے نسبتہََ گنجان آباد علاقے کیماڑی میں آنکھ کھلی، جہاں خواب اور خواہشات بھی وہاں کی گلیوں کے طرح چھوٹے اور تنگ تھے۔ زندگی کو ہمیشہ انتہائی مصروف مگر بیمار ہی پایا۔ بیمار اس لئے کہ بچپن سے بڑے بوڑھوں اور بزرگوں کو اپنی اولادوں کو جب سراہتے اور تعریف کرتے سنا تو ایک ہی جملہ سماعتوں سے ٹکرایا، ”ساڈا پتر پکا نوکر اے اور میڈیکل وی اے”۔ اور نا خلف اولاد کے حصے میں جو جملہ تواتر کے

Read more

کرونا وائرس اور بچوں کے سوالات

اب تو اتنی بھی میسر نہیں پیمانے میں جتنی چھوڑ آیا کرتے تھے مہ خانے میں وہ مقامات جہاں تل دھرنے کو جگہ نہ تھی اب سائیں سائیں کرتے ہیں۔ باقی تو سب ٹھیک تھا لیکن بچوں پر اس مسلسل اور پر اسرار لاک ڈاؤن کے کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ اس حوالے سے ابھی تک کچھ پڑھنے، سننے یا دیکھنے کو نہیں ملا۔ اور شاید اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ابھی تو بڑوں کو اپنی پڑی

Read more

روچڈیل کی سنہری مسجد اور راشن برائے فروخت

برطانوی ادارے چیریٹی کمیشن کی طرف سے مساجد کے بارے میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق برطانیہ میں 90 فیصد سے زیادہ مساجد بچوں کے لئے تعلیم کی سہولیات رکھتی ہیں اور 80 فیصد سے زیادہ مساجد برطانیہ میں غربت کے خاتمہ، سماجی اور معاشرتی مسائل کے حل اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ گولڈن یا سنہری مسجد برطانیہ کے شہر روچڈیل میں 1960 میں تعمیر کی گئی۔ مسجد میں تقریبا

Read more

تین بہنیں، تین کہانیاں

قصۂ چہار درویش کی طرح معروف نہ سہی لیکن تین بہنوں کی کہانی، انسانی سماج کی تین مختلف جہتوں ادب، معاشیات اور سیاحت سے جڑی ہوئی ہیں۔ یہ تین جدا اور ایک دوسرے سے بالکل لا تعلق سی کہانیاں ہیں جن میں ایک کے سوا شاید کوئی بھی کہانیوں کے ادبی معیار پر پوری نہیں اترتی لیکن تین بہنوں کی دلچسپ اصطلاح بہرحال ان میں یکساں ضرور ہے۔ ادب کی دنیا کی ”تین بہنیں“ معروف روسی ادیب اور ڈرامہ نگار

Read more

کرونا کو شکست دینے کا انتہائی روایتی طریقہ

یادش بخیر! پچھلے چند سالوں میں ان دنوں ہم سب پاکستانی ڈینگی مچھر سے اس قدر خوف زدہ ہوا کرتے تھے کہ اس سے بڑی آفت کا تصور ہی محال تھا۔ اخبارات، نیوز بلیٹن، خواتین کی الوداعی گفتگو ہو یا اپوزیشن کے الزامات کچھ بھی ڈینگی کے ذکر کے بغیر نا مکمل تھا۔ لیکن اب کرونا نے ایسی آفت مچائی ہے کہ ڈینگی کا سیزن تو آگیا ہے مگر ڈینگی کا کوئی اتا پتا نہیں۔ رات جب بہت کوشش کے

Read more

جنس اور شادی کی نفسیات۔ ڈاکٹر خالد سہیل کے نام ایک کھلا خط

محترم خالد سہیل السلام علیکم، میرا آپ کا تعارف صرف ’ہم سب‘ کی وساطت سے ہے۔ میرے اور آپ کے استاد محترم وجاہت مسعود کا کہنا ہے ”ہم عصر کی تعریف ذرا مشکل ہوتی ہے۔ چشمک کا پہلو موجود نہیں ہو تب بھی خود آرائی آڑے آتی ہے“۔ لیکن میں چوں کہ آپ کا ایک لحاظ سے ہم عصر نہیں بلکہ بہت چھوٹا ہوں (عمر نہیں قد، اور قد بھی جسمانی نہیں بلکہ ادبی قد) اس لئے مجھے یہ کہنا

Read more

گوہر تاج کا اسلوب: احفاظ الرحمٰن

گوہر تاج ہماری ایک جانی پہچانی لکھاری ہیں۔ پاکستان کے علاوہ امریکا اور کینیڈا میں بھی ان کی تحریریں بہت مقبول ہیں۔ ان کا موضوع ہمارے ”سازِ دل“ کے تار میں نہ صرف غیر معمولی ارتعاش کا سبب بنتا ہے، بلکہ یہ ہمارے احساس کی دنیا پر نقش ہو جاتا ہے، اس لیے کہ وہ جسمانی اور ذہنی غموں کی بھٹی میں سلگتے با حوصلہ لوگوں کی کہانیاں ہمیں بہت پر اثر انداز میں سناتی ہیں۔ وہ بڑی مستقل مزاجی

Read more

کرونا جنگ میں حکومت شہباز شریف کی تجاویز پر عمل پیرا

سیماب صفت شہباز شریف کرونا کو پچھاڑنے، شکست دینے کے لئے میدان میں ہیں وہ لندن سے بلا خوف و خطر لاہور پہنچ کر قرنطینہ سے وڈیو لنک کے ذریعے رابطے کر رہے ہیں۔ ان کی تمام تجاویز قبول ہو چکی ہیں۔ نون لیگ کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کورونا کی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کی بہت اچھی تجاویز دی تھیں، لیکن برا ہو سیاست کا جس نے دلوں کو لاک ڈاون کر دیا ہے، کہ

Read more

تعمیراتی شعبے کے کارکنان پر رحم کریں

بخدمت جناب حاکمان اسلامی جمہوریہ پاکستان! آپ کی خدمت میں دستہ بدستہ عرض ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد پوری دنیا جس صورتحال سے گزر رہی ہے، اس میں کسی بھی قسم کی عدم یقینی کی کیفیت ہزاروں افراد کی زندگی کو داؤ پر لگا سکتی ہے۔ بدقسمتی سے وطنِ عزیز پچھلے ایک ماہ سے اسی گومگو کی صورتحال سے گزر رہا ہے۔ کرونا کا ہلاکو خان پاکستان پر حملہ آور ہے اور ہمارے بظاہر مقتدر چہرے اس

Read more

جب کورونا وائرس نے ایک ہنستے بستے گھر کو ویران کر دیا

ایسے وقت میں جب پوری دنیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ چکی ہے اور ایک لاکھ سے زیادہ افراد اس سے ہلاک ہو چکے ہیں، کسی شخص میں اس وائرس کی تشخیص ہونا کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں رُوما سلیم کے خاندان کے چار افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور محض چار دن میں ان میں سے ایک کی ہلاکت ہو گئی۔ وہ خود بھی گزشتہ ہفتے کورونا سے صحتیاب ہو کر گھر واپس پہنچی ہیں۔ روما

Read more

کرونا وائرس۔ منفی اور مثبت اثرات

  کرونا وائرس کے مہلک اور جان لیوا اثرات نے جس طرح عالم انسانیت کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا اور اس وقت کرہّ ارض کا کوئی خطّہ، علاقہ اور بستی اسکی چیرہ دستیوں  سے محفوظ و مامون نہیں ہے۔ ہر دل اور دماغ پر  وائرس اور اسکے اثرات کا غلبہ ہے۔ لوگ گھروں میں قید ہو کر نفسیاتی مریض بنتے جا رہے ہیں۔ کاروبار زندگی تقریباً ٹھپ ہو چکا ہے۔ بازار اور گلیاں سنسان۔ دفاتر اور فیکٹریاں ویرانی کا

Read more

کوارنٹین اور ولیم بھاگو خاکروب

پلیگ کے خوف نے چاروں طرف اپنا تسلط جمالیا تھا۔ شہر کا بچہ بچہ اس کا نام سن کر کانپ جاتا تھا۔ پلیگ تو خوفناک تھی ہی، مگر کوارنٹین اس سے بھی زیادہ خوفناک تھی۔ لوگ پلیگ سے اتنے ہراساں نہیں تھے جتنے کوارنٹین سے۔ بحیثیت ایک ڈاکٹر کے میری رائے نہایت مستند ہے اور میں دعوے سے کہتا ہوں کہ جتنی اموات شہر میں کوارنٹین سے ہوئیں اتنی پلیگ سے نہ ہوئیں۔ حالانکہ کوارنٹین کوئی بیماری نہیں، بلکہ وہ

Read more

والدہ مرحومہ کی یاد میں

میں ان لوگوں میں شامل ہوں جو ماں جیسی نعمت سے محروم ہیں اور محرومی کا یہ دور چھ سال پہلے شروع ہوا۔ 15 اور 16 اپریل 2014 کی درمیانی رات جب موبائل فون کی سکرین پر گاؤں سے اپنے کزن افضل شاہ کا نام دیکھا تو دل ڈوب سا گیا۔ یہ فون کی گھنٹی نہیں تھی جو بج رہی تھی، یہ دل کے اندر خطرے اور خدشے کا الارم تھا جوبج رہا تھا۔ وجہ اس کی یہ تھی کہ

Read more

کیا انٹر نیٹ کو وعظِ جمعہ اور باجماعت نماز کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے؟

پوپ فرانسس کرونا وائرس کے خدشے کے پیشِ نظر مذہبی اجتماعات پر لگنے والی پابندی سے مایوس نہیں۔ وہ اپنے معمول کی دُعا اور عبادت کو اب انٹر نیٹ کی مدد سے گھر بیٹھے لوگوں تک براہ راست پہنچاتے ہیں۔ کیا مسلمان اس طریقہ کار سے کچھ سیکھ سکتے ہیں؟ ہر سال رمضان المبارک کے مہینے میں مسلمان حرمِ پاک اور مسجد نبوی ﷺ اداء ہونے والی نماز تراویخ ذوق اور شوق سے دیکھتے ہیں۔ صرف رمضان المبارک ہی نہیں بلکہ

Read more

عشرت فاطمہ سے چند سوالات

عشرت فاطمہ جو بعد میں عشرت ثاقب بنیں، پاکستان میں ٹی وی کے اس دور سے تعلق رکھتی ہیں جب صرف اور صرف پی ٹی وی کا راج ہوا کرتا تھا۔ رات نو بجے کا خبرنامہ ملک کے طول و ارض میں نہایت سنجیدگی کے ساتھ سنا اور دیکھا جاتا تھا۔ عشرت فاطمہ کا سادگی اور متانت بھرا انداز، اجلا ہوا لباس، سر پر لیا ہوا سفید دوپٹہ، ناک میں پہنی گئی چھوٹی سی نتھ، کپڑوں کے ساتھ میچنگ قلم،

Read more

خون آشام کورونا سے ملاقات

مصروف ترین روڈ پر بھی ایک گمبھیر سناٹا تھا میں نے مڑ کر دائیں جانب دیکھا تو وہ وسیع و عریض شاپنگ مال اپنی ویرانی کا نوحہ پڑھ رہا تھا جس میں دُنیا بھر کے برانڈز کی دُکانیں امیر لوگوں کو اپنی امارت اور تکبّر کی نمائش کے مواقع فراہم کرتی تھیں، جہاں جوتوں سے پرس تک کی قیمت ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں روپے میں ہوتی تھی۔ جہاں ایک مخصوص کلاس کی خواتین اور نوجوان اپنے تیسرے درجے کی

Read more

کورونا کی آزمائش اور ہمارے متنوع ردعمل

پنجاب حکومت نے مارچ اور اپریل، دو ماہ کا مکان اور دکان کا کرایہ مانگنے پر پابندی عائد کر دی ہے، پنجاب حکومت کا یہ فیصہ بظاہر اچھا ہے، کیوں کہ اس میں عوام کے بھلے کی بات کی گئی ہے لیکن بہت دیر کر دی مہرباں آتے آتے کے مصداق، پنجاب حکومت کے فیصلہ سازوں کو شاید معلوم نہیں ہے کہ مہینا شروع ہوتے ہی کرایہ داروں سے کرایہ وصول کر لیا جاتا ہے۔ اس پابندی کے مطابق پنجاب

Read more

وزیر اعلیٰ کے بہنوئی کی وفات اور عظیم خاتون رہنما کی دانش

دیکھا! اللہ بھی کیسا دکھا دیتا ہے، اب مزا آیا نا کیسا کورونا کورونا کا شور ڈالا ہوا تھا۔ پہلے اپنے بہنوئی کو سنبھالتے نا، بڑے لوگوں کو بھاشن دے رہے تھے، کہ گھروں میں بیٹھیں۔ اپنے گھر والے سنبھالے نہیں جا رہے اور دیکھو ذرا جھوٹا کتنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ تو نیگیٹو آیا تھا۔ شرم آ رہی ہو گی نا، لوگوں کو بتاتے ہوئے کہ کورونا سے مر گئے۔ اب کرو نا ان کی تدفین، نہ غسل دو

Read more

کورونا کی وبا اور بابا ونگا کی پیش گوئی

کرونا وائرس نے جہاں ساری دنیا میں خوف و ہراس پھیلایا ہوا ہے اور بہت سے لوگ لقمہ اجل بھی بنے، وہیں یہ بحث بھی ہے کہ یہ وائرس آخر ہے کیا؟ کیا یہ صرف وبا ہے یا کوئی بائیالوجیکل ہتھیار؟ انھی سوالوں کو مد نظر رکھتے، اگر ہم تاریخ کے اوراق میں جھانکیں تو اس وبا کے متعلق بہت سی پیش گوئیاں بھی ملیں گی، جیسا کہ بابا ونگا کی پیش گوئی۔ بابا ونگا (3 اکتوبر 1911 – 11

Read more

امسال ایک مختلف رمضان

رمضان المبارک اسلامی تقویم کا نواں مہینا ہے۔ یہ وہ مہینا ہے جس میں ایک ایسی رات ہے جسے شب قدر کہتے ہیں، اس رات کو قرآن پاک نازل ہونا شروع ہوا۔ جیسا کہ قرآن پاک کی سورہ القدر میں ذکر کیا گیا ہے کہ انا انزلنا فى لیلة القدر، یعنی بے شک ہم نے اسے شب قدر میں نازل کیا۔ اور شب قدر کی عبادت ہزار راتوں کی عبادت سے بہتر ہے۔ یہ وہ با برکت مہینا ہے جس

Read more

سماوار: ایران سے آئی کہانی جس سے محبت کی بھاپ اٹھتی ہے

کہانی: ہوشنگ مرادی کرمانی ترجمہ: عارف بھٹی  بی بی اور کچھ ہمسائیوں نے پیسے اکٹھے کیے، تا کہ وہ طاہرہ خانم کی بیٹی کے لیے ایک عمدہ اور دیدہ زیب تحفہ خریدیں۔ طاہرہ خانم کی بیٹی کی شادی ہو رہی تھی۔ ہمیں بھی دعوت پر بلایا گیا تھا۔ یہ اس کا حق تھا کہ اس کے لیے کوئی عمدہ اور مناسب چیز لے کر جائیں۔ بی بی، جس نے ایک عمر گزار کر اپنے بال سفید کیے تھے۔ وہ اپنی

Read more

نظریاتی سیاست اور پاکستانی مسائل

سماج کے تمام رجحانات اور اس کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام طبقات کی بہتری اور اصلاح کے لئے اقدامات کرنا سیاست ہے۔ سیاست کو کبھی عبادت کا درجہ دیا جاتا تھا، مگرپاکستان میں آج کی سیاست عبادت سے عاری طاقت اور اقتدار حاصل کرنے کا ذریعہ ہے جہاں اچھے سیاست دان کی پہچان نظریات نہیں بلکہ پیسہ اور طاقت کے ایوانوں میں موجود طاقتورں سے اچھے تعلقات ہیں۔ میدان ِ سیاست میں قدم رکھنے والے عوامی خدمت کا

Read more

انمول ثقافتی ورثہ: کلہوڑہ، تالپور اور میروں کے قُبّے

ایک زمانے میں حیدرآباد سندھ میں جب کینٹونمنٹ کی طرف سے ہیرآباد کے لیے پہاڑی پر چڑھتے تھے تو ایک میدان آتا تھا جس میں میروں کے مقبرے تھے جنہیں قُبے کہتے ہیں۔ میرے ناول، اے تحیر عشق میں بلال اور اس کی کزن روبینہ کے رومان کی ابتدا اسی میدان میں میروں کے قُبّوں کے برابر سے گزرتے ہوئے ہوئی تھی۔ ان مقبروں کے اندر کی دیواریں مینا کاری اور خطاطی کا اعلیٰ نمونہ پیش کرتی ہیں اور جا

Read more

میرے مرشد کی کرامت اور میرا مغرب زدہ بیٹا

حضرت ماہانہ محفل پاک کے لیے میرے غریب خانے پر تشریف لائے تھے۔ حضرت کا ٹھک ٹھک والا، موٹے دانوں کی تسبیح والا وظیفہ، پر سوز لحن میں بیان، بیچ میں اقبال کے بر محل اشعار، اور آخر میں رلا دینے والی دعا۔ ہم سب مریدوں کے ایمان کو مرشد پاک کی یہ ماہانہ محفل جلا بخشتی تھی۔ خیر سے میرا سارے کا سارا حلقہ احباب میری طرح خوش حال کاروباری دوستوں پر مشتمل تھا۔ دنیا داری میں محو ہو

Read more

اسکوٹی پر 1400 کلومیٹر کا سفر طے کر کے بیٹے کو گھر لانے والی رضیہ بیگم کو پاکستان سے ایک ماں کا سلام

آج کی شام جب میں نے یہ خبر پڑھی کہ ہندوستان کی رضیہ بیگم نے لاک ڈاؤن میں پھنسے بیٹے کو لانے کے لیے 1400 کلومیٹر کا اسکوٹی پہ سفر کرکے تاریخ رقم کر دی تو حیرت تھی کہ ایک خاتون کا اتنا طویل سفر، اکیلے اور وہ بھی اسکوٹی پہ۔ ایک بار آنکھیں پھاڑ کر دوبارہ پڑھا 1400 کلومیٹر ہی لکھا تھا۔ جہاں تفصیل جاننے کا تجسس پیدا ہوا وہاں ایک بہادر ماں کے لیے داد بھی تھی، تحسین

Read more

موجودہ صورتحال ،تبلیغی جماعت اور شتر مرغ

اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کی زد میں ہے اور ابھی تک اس مہلک وبا کا علاج دریافت نہیں ہوسکاہے۔ مشکل یہ ہے کہ اس نازک گھڑی میں کہ جب دنیا ایک عظیم جانی، مالی، سماجی، اور اقتصادی بحران سے دوچار ہے کچھ ذہنی مریض اس وائرس کو مذہبی و علاقائی عینک سے دیکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ امریکہ بار بار کہتا رہا ہے کہ یہ ایک چینی وائرس ہے جبکہ حالیہ دنوں میں امریکی صدر کے رویے میں

Read more

وقت سے فائدہ اٹھائیں، اپنی ذات کا نفسیاتی دفاع سیکھیے

دوسروں کی نفسیات سے تو ہم جانے انجانے ہمیشہ ہی کھیلتے ہیں۔ چلیے لاک ڈاؤن کے دنوں میں اپنی نفسیات سے کھیلیے۔ یہ کھیل ضرور آپ کے لیے دلچسپ ثابت ہو گا اور اگر اس میں آپ کی دلچسپی لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد بھی برقرار رہی اور وقتاً فوقتاً آپ یہ کھیل کھیلتے رہے تو آپ اپنی ذہنی صحت پر اس کے مثبت اثرات خود محسوس کریں گے۔ انسانی نفسیات کی گتھیاں سلجھانا الجھے ہوئے ریشم کو سلجھانے

Read more

کرونا: طلاق، گھریلو تشدد اور خود کشی کے بڑھتے واقعات

اطلاعات ہیں کہ چین، امریکہ، برطانیہ، ترکی اور دیگر ممالک میں لاک ڈاون کی وجہ سے طلاق کی شرح میں نہایت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ میاں، بیوی ایک ساتھ گھر پر معمول سے کہیں زیادہ وقت گزارتے گزارتے اکتا گئے ہیں۔ ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا حوصلہ کھو بیٹھے ہیں۔ ماہرین کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ طلاق کی شرح مزید بڑھے گی۔ کرونا کی وجہ سے دنیا بھر میں خواتین اور بچوں پر گھریلو تشدد کے

Read more

سندھ حکومت سست پڑ گئی: کیا ”انیل کپُور“ کو کسی ”امریش پُوری“ نے ڈرایا ہے؟

22 مارچ 2020 والے وزیر اعلیٰ سندھ کہاں گئے؟ وہ جوش، جذبہ، وِیژن، وبا سے لڑنے کا عزم، عقل اور دُوراندیشی والی حکمتِ عملی کہاں غائب ہو گئی؟ اور ہفتے ڈیڑھ سے ایک عجیب سکُوت سا کیوں طاری ہے؟ لاک ڈاؤن سے لے کر ٹیسٹنگ تک ڈھکوسلا سا کیوں نظر آ رہا ہے؟ جو فرق ملک کا ہر عام سے عام فرد بھی محسوس کر سکتا ہے۔ ہماری سندھ، جو ہر فیصلے میں بروقت حفاظتی و احتیاطی اقدامات کر کے،

Read more

پرانی البم میں رکھی پروین کی کہانی

آج دوپہر میں نے کوئی بیس سال کے بعد امی سے فرمائش کی کہ میرا دل پرانے البمز کو دیکھنا چاہ رہا ہے۔ امی نے میری فرمائش سن لی اور خلاف توقع تھوڑی دیر کے بعد اپنے کمرے سے بہت پرانے تین عدد البمز لے کر برآمد ہوئیں۔ اپنی ماں کو یوں بھاری بھرکم البم اٹھائے ہوئے اور اپنے قدموں کو سنبھال سنبھال کر فرش پر رکھتے ہوئے آتے دیکھ کر میں تڑپ کرلیونگ روم میں صوفے پر بیٹھا اپنی

Read more

زیرِ آسماں: کالم میں خاکے

کبھی دل فرصت کے دن ڈھونڈتا تھا، تصورِ جاناں سے زیادہ اپنے آپ سے ملاقات کے لیے۔ فراغتے و کتابے و گوشۂ چمنے کی خواہش دل میں مچلتی رہتی تھی، لان میں پڑی بید کی کرسی پر اُس وقت بیٹھنا ہوتا تھا جب کوئی بھولا بھٹکا مہمان آجاتا۔ وہ بھی شام کے وقت۔ اور شام بھی ایسی کہ کہیں جانا نہ ہو۔ اب جو کورونا نے سماجی زندگی کو معطل کر دیا ہے، دفاتر اور بازار بند ہیں، کہیں آنے

Read more

خواجہ برادران اور چوہدری پرویز الہی میں گفتگو کا ممکنہ خاکہ

اس بات میں تو کوئی شبہ نہیں کہ میاں شہباز شریف سعد رفیق کے ہاں گئے, ان سے مذاکرات کیے اور اس کے بعد خواجہ سعد رفیق چودھری پرویزالٰہی کے ہاں پہنچے اور ان سے مذاکرات کیے۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ میاں شہباز شریف نے پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کرنے اور حکومتیں گرانے کے لیے مذاکرات کا اختیار سعد رفیق کو دیا تھا اور سعد رفیق نے ان کے نمائندہ کے طور پر سپیکر

Read more

جب آپ نیوز چینل بند ہونے کی خبر سٹوڈیو میں پہنچی!

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک نیشنل نیوز چینل کے ورکنگ سٹاف کی اس وقت کی پریشان حال تصویر گردش کررہی ہے جب دوران بلیٹن انہیں مالکان کی جانب سے احکامات موصول ہوئے کہ چینل کو ناگزیز وجوہات کی بناء پر فی الفور بند کیا جارہا ہے، جلدبازی کی یہ صورتحال کہ صرف چھ منٹ قبل ہی ای میل موصول ہوا اورآن ائیر نیوز بلیٹن بھی مکمل نہ ہوسکا۔ سب ہکا بکا ایک دوسرے کو خاموشی سے دیکھ رہے

Read more

انسان کو بچائیں اور اس کا احترام بھی بچائیں

جوں جوں پاکستان میں کرونا وائرس کی شدت میں اصافہ ہو رہا ہے توں توں حساس عوام کی بے چینی بھی بڑھ رہی ہے جس کی ایک وجہ غربت ہے اور دوسری حکومتی سستی اور نا اہلی۔ اگر حکومت کچھ کر بھی رہی ہے تو اس کا انداز تضحیک آمیز ہے۔ انسانیت کی تذلیل کا یہ طریقہ ہم شدت سے نامنظور کرتے ہیں۔ ریاست ماں ہے اور ماں اپنی بچوں کی تحقیر نہیں کرتی۔ مگر مرکزی حکومت کی جانب سے

Read more

نصاب سے غائب ایک قومی ہیرو

ہمارا نصاب کہیں سے تاریخی بلنڈرز سے بھرپور ہے تو کہیں سے بہت اہم باب غائب ہیں۔ ایک ایسا ہی باب ایک قومی ہیرو کے متعلق غائب ہے۔ اس قومی ہیرو کے باب کا ہمارے نصاب میں جگہ نہ پا سکنے کی ایک وجہ ہماری وہ ریاستی پالیسی ہے جس کے طفیل اب ہر معاملے کو مذہب کی عینک سے دیکھا جانا روایت بن چکی ہے جس سے انحراف ممکن نہیں۔ ڈاکٹر محمد عبدالسلام 29 جنوری 1926 کو ضلع جھنگ

Read more

امریکہ کی سرزمین پر پہلا قدم

میرا ذہن ابھی اگلے رد عمل کے لیے لائحہ عمل تیار کر ہی رہا تھا کہ گارڈ کی صورت پھر سے ابھری۔ اس کے ہاتھ میں ایک نیا بورڈنگ پاس تھا جو اس نے میری جانب بڑھا دیا۔ میں نے مسکرا کر بورڈنگ پاس پکڑا اور جہاز میں داخل ہوگئی۔ جہاں مغربی نقوش کی حامل خوبرو فلائٹ اٹینڈنٹس کھڑی تھیں۔ میں نے اکانومی کلاس والے دروازے کا رخ کیا۔ دروازے پر کھڑی ایئر ہوسٹس نے میرا بورڈنگ پاس دیکھا اور

Read more

کورونا کی وبا، عالمی اقتصادی بحران اور اس سے نمٹنے کی تیاریاں

ورلڈ ایکونومک فورم کی ایک تازہ رپورٹ میں سماجی ادارے Oxfam کے ایک تجزیے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا دنیا کی 8 فیصد یا نصف ارب سے زائد افراد کو غربت کی طرف دھکیل سکتی ہے جس کے لئے فوری اور ہنگامی انتظامات کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس بیماری سے پیدا ہونے والی اقتصادی بد حالی کا اثر دنیا کے غریب خطوں میں زیادہ شدت سے محسوس کیا جائے گا۔ دوسری جانب اقوام

Read more

سادہ سے معصوم مریدوں کی عقیدت اور پیر صاحب

ان دنوں سوشل میڈیہ پر ایک ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان پیر صاحب پلنگ پر بیٹھے ہوئے اپنے فون پر مگن ہیں اور مریدین سامنے فرش پر دری پر بیٹھے ہیں۔ مریدین ان کو نذرانے دے رہے ہیں اور وہ نوٹوں کو بڑی نخوت سے ہاتھ لگا نیچے پھینک رہے ہیں۔ اتنے تفاخرانہ لور تکبر انہ انداز دیکھ کر بہت ہی دکھ بھی ہوا اور افسوس بھی کہ اس تعلیم یافتہ دور اور اتنا وقت

Read more

عورت کا قرنطینہ

گھر کی چار دیواری عورت کے لیے جنت ہے، شرم اس کا گہنا ہے۔ ایک مرد باہر دھوپ میں کمانے جاتا ہے، محنت کرتا ہے، دھکے کھاتا ہے آخر کس لیے؟ ایک عورت کو چین اور سکون کی زندگی دینے کے لیے نہ؟ وہ آخر کیوں ایسا کرتا ہے؟ کیوں کہ وہ اس عورت سے بے پناہ محبت کرتا ہے؟ اور وہ چاہتا ہے کہ اس کی محبت شہر کی گلیوں میں کسی غیر مرد کی نظروں کا نشانہ نہ

Read more

جدید سائنسی معاشروں کا قیام

ہزاروں سال پہلے انسانوں نے مل جل کر رہنا سیکھا اور کسی نہ کسی شکل میں سماج کو ترتیب دیا۔ سماج کی اس ترتیب میں ظاھری سی بات ہے ان کو زندگی گزارنے کے لیے کسی مروجہ ضابطہ، قانون یا پھر جس کو ہم موجودہ وقتوں میں ملک کا ”آئین“ کہتے ہیں اس کی شدت سے ضرورت تھی جس کی عدم موجودگی میں معاشرتی انتشار، ذہنی تزبزب اور جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا سماں تھا۔ معاشروں کو چلانے

Read more

پاکستان میں معاشی سرگرمی زندگی سے ممکن ہے

دنیا میں کورونا کی وبا پھوٹ پڑی ہے، ہمارے ہاں لفظ ”قیامت“ مذہبی معنی میں لیا جاتا ہے، لیکن یہ وبا ان سب کے لئے قیامت بن کر آئی ہے، جو اس میں جاں بحق ہوچکے ہیں۔ 209 ممالک میں یہ تحریر کرتے وقت فجر 11 اپریل 2020 ع کو دنیا میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 16 لاکھ 94 ہزار 944 ہوچکی ہے ان میں تین لاکھ 75 ہزار 595 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ

Read more

یہ توہین حکومت نہیں توہین عدالت ہے

بلوچستان میں ریاست و حکومت میں جو فرق ہے اس کے بارے میں میرے دل میں کھٹک ہے۔ کیونکہ دنیا میں آج سے دو سو سال قبل یہ صورت حال موجود تھی جہاں صرف ”حکومت“ ہی کا وجود تھا، ”ریاست“ کا کوئی تصور نہ تھا۔ کوئی شخص حکومت کے خلاف کھڑا ہوا تو فوراً اسے باغی قرار دے کر گردن اڑانے کا حکم جاری ہوا۔ صدیوں بعد اہم تبدیلی جو سامنے آئی وہ یہ کہ ”ریاست“ ایک بالکل علیحدہ شے

Read more

گل بانو کی شادی کی پہلی رات اور اسپتال

اب جو کچھ ہونے والا تھا وہ رومینس ہرگز نہیں کہا جاسکتا۔ ہاں اسے زبردستی کہا جاسکتا ہے اور اس لفظ ”زبردستی“ نے اسے اندر تک جھنجھوڑ دیا اسی سے بچنے کے لیے تو وہ سب کرنے کے لیے تیار تھی مگر اس سب میں یہ بھی ہوگا اس نے سوچا بھی نہیں تھا۔ وہ گھبرا کر مڑی ”فائزہ والے میرا انتظار کر رہے ہوں گے۔ “ اسلم نے کلائی سختی سے پکڑ لی ”اتنی جلدی کیا ہے جس کام

Read more

سونی کلائیاں اور شوہر کی بیماری کا بوجھ

ہمارے گھر کے لان کے دائیں جانب ایک بڑا سا کمرا ہوتا تھا۔ جہاں میراں خالہ اپنے 9 بچوں اور شوہر کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔ ہم اکثر کہتے ان کے ہاں ہر سائز کا بچہ موجود ہے بڑی بیٹی کی شادی ہوئی تو ماں بیٹی دونوں کی طرف بیٹے ہوئے۔ بڑے بہن بھائی اپنے بھائی اور بھانجے کو سارا دن اٹھائے گھومتے اور جھولے میں ڈال کر لوری سناتے۔ میراں خالہ بچہ پیدا ہوتے ہی اسے ایک طرح سے

Read more

کراچی میں نمازیوں کا خاتون ایس ایچ او پر حملہ اور سزا کے امکانات

سندھ حکومت نے لاک ڈاٶن کو مزید سخت کرنے کے لئے جمعہ کے روز دوپہر بارہ بجے سے لے کر سہ پہر تین بجے تک مکمل شٹر ڈاٶن اور پہیہ جام کا اعلان کیا، تاکہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو بہتر طریقے سے قابو کیا جاسکے۔ لیکن دیگر خلاف ورزیوں کی طرح اس عمل کا رد عمل دوسرے ہی جمعے شروع ہوا، اس جمعے سے پہلے جمعے کو بھی نماز جمعہ کے دوران کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نمازیوں

Read more

بدلتا ہوا شاہی محلہ اور بدلتے کردار

داتا کی نگری، رنگ بدلتا لاہور۔ سب بدل گیا، نہیں بدلا تو داتا نہیں بدلا۔ داتا آج بھی ویسا ہی ہے۔ عرصہ ہوا، دربار کے سامنے بہت وسیع و عریض علاقہ خالی پڑا ہوتا تھا۔ ’سرکلر باغ‘ جسے مقامی لوگ ’کِیسی باغ‘ کہتے لاہور کے چاروں طرف گھومتا تھا۔ ٹکسالی کے بعد یہ باغ کافی کشادہ ہوجاتا۔ عرس سے بہت پہلے اس علاقے میں ناچنے گانے والے، ڈھول تماشا والے، مانگنے والے، مزدوری کرنے والے، دور دراز سے آکر ادھر

Read more

کرونا کے مریض علاج گاہوں سے کیوں فرار ہوتے ہیں؟

جب سے کرونا وائرس نے دنیا کو لپیٹ میں لیا ہے ہمیں عجیب و غریب خبریں سننے کو مل رہی ہیں۔ مثال کے طور پر کچھ دن پہلے خبر ملی کہ ایک رنجور عاشق نے اپنی بیوفا محبوبہ سے بدلہ لینے کے لیے اس کے منہ پر چھینک دیا۔ حادثاتِ زمانہ ہیں کہ منہ سے نکلنے والے ذرات تیزاب سے زیادہ خطرناک ہو گئے ہیں۔ کیا کسی کے منہ پر چھینکنا قابلِ تعزیر جرم ہے؟ اس سوال کا جواب ماہرین

Read more

کرونا سے پہلے اور بعد کی محبت

اک برہمن نے کہا تھا یہ سال اچھا ہے۔ پر یہ کیسا نئے سال کا سورج طلوع ہوا کہ پوری دنیا کی تاریخ کو بدل کے رکھ دے گا۔ یہ کیسا سال ہے کہ جس میں کوئی ایسا خطہ نہیں جہاں موت کی دہشت اور کرونا وائرس کا خوف نہیں۔ چین سے ہوتے ہوئے ایران، اٹلی، سپین اور امریکہ سے ہوتا ہوا یہ پاکستان تک بھی پہنچ گیا۔ جہاں پہلے پہل تو اس کا خوب مذاق اڑایا گیا۔ ہم ہی

Read more

یہودیوں کی سازش کا نیا سازشی نظریہ

نئے سے نئے سازشی نظریات پڑھنے کو ملتے ہیں۔ کچھ بزعم خود دانشوران قوم یہ باور کرا رہے ہیں کہ کورونا یہودیوں کی سازش ہے اور اس کا مطلب مسلمانوں کو مساجد میں جانے سے روکنا ہے۔ اؤ خدا کے بندو، پوری دنیا قیامت سے گزر رہی ہے۔ صرف مسجد نہیں، مندر، گرجا گھر اور یہودیوں کی اپنی عبادتگاہ سینیگاگ، سب بند ہو چکے، سب ویران ہیں۔ یہودیوں کا دنیا کے جس سب سے طاقتور ملک پر رسوخ سمجھا جاتا

Read more

مخدوش معیشت، وبائی حملہ اور ضروری منصوبہ بندی

گزشتہ حکومت دن رات کی انتھک محنت سے ملک کو لوڈشیڈنگ کے اندھیروں سے نکال کر روشنی سے منور اور معیشت کو ہر زاویئے سے درست سمت میں گامزن کر چکی تھی جس کا اندازہ ذیل میں دیے گئے چند سرکاری اعداد و شمار سے لگایا جا سکتا ہے : 1۔ بیروزگاری کا اوسط 2016 میں 3.17 فیصد کی سطح پر تھی۔ 2۔ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی یعنی جی ڈی پی تقریباً 5.6 فیصد اور عالمی مالیاتی اداروں کے

Read more

تنہا ترین مشال خان

وہ کچھ دن سے اپنے خلاف ہونے والی سازشیں سن رہا تھا، دوستوں کے بدلتے رویے نوٹ کر رہا تھا اب پہلے جیسی بے تکلفی سے ساتھ کھاتے پیتے نہیں ہیں۔ ایک دن شکوہ کرنے پہ دوست نے کہہ دیا یارا تم کلمہ سناؤ ہمیں تم مسلمان نہیں لگتے۔ بھرپور قہقہہ لگایا اور جواب دیا کس بات سے تمہیں یہ شک ہوا دوست بولا تمہاری باتیں مشکوک ہیں وہ بہت ہنسا کہ ہر وقت ساتھ رہنے والے دوستوں کو اچانک

Read more

کیا زندگی کو ہم نے مشکل نہیں بنایا ہے

جب سے کرونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن شروع ہوا ہے۔ زندگی جیسے سہم سی گئی ہے۔ ایک فکر اور خاموشی کا احساس پورے ماحول کو گھیرے ہوئے ہے۔ اس احساس میں کچھ اضافہ آج کل میڈیا پر صبح و شام وبا کی خبروں اور اس سے متاثر ہونے والے انسانوں کی بے بسی سے بھی ہوتا ہے۔ چند دن پہلے مجھے اپنے ایک بہت ہی پیارے استاد جناب قاضی یوسف صاحب کی اس دنیا سے رخصت ہونے کی خبر ملی۔

Read more

کون سی فلم دیکھی؟

کون سی فلم دیکھی؟ کیسی لگی؟ کون کون تھا؟ ایسا لگتا ہے کہ کان یہ آوازیں سننے کو ترس گئے ہیں۔ آج ایک پرانی فلم دیکھتے ہوئے یادوں کے جھروکوں میں جھانکا تو اس طرح کے مناظر منعکس ہونے لگے : یہ 1970 ء کی دہائی کے نصف کا زمانہ تھا ہم راولپنڈی شہر کے مغربی کنارے پر ویسٹرج میں رہائش تھے۔ ویسٹرج سے صدر یا راجہ بازار کا ڈبل ڈیکر بس کا کرایہ تیرہ پیسے، ٹانگے کا کرایہ پچاس

Read more

عورت کس مرد پر اعتبار کرے؟

ہر انسان کو زندگی میں کبھی نہ کبھی صنفِ مخالف سے محبت یا کم از کم اس کے لئے دل میں پسندیدگی ضرور پیدا ہوتی ہے۔ شادی اور جنسی و ازدواجی تعلقات انسانی جبلت کا خاصہ ہیں بلکہ یہی جبلت جانوروں اور پرندوں میں بھی پائی جاتی ہے۔ محبت اور انسانی نفسیات کے حوالے سے ایک مضمون نگاہ سے گزرا تو سوچا کہ ہم بھی کچھ اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کریں، اگرچہ میری عقل و خرد اس

Read more

پیر کرونا والی سرکار، میں قربان !

ایک ہانپتا کانپتا کھانستا ہوا شخص پیر صاحب کے آستانے پر آیا۔ پیر صاحب اکیلے بیٹھے حقہ پی رہے تھے۔ پیر صاحب نے جب ہانپتے کانپتے شخص کو اپنی طرف بڑھتے دیکھا تو بدک کر کھڑے ہوگئے۔ جوں جوں وہ بیمار شخص پیر صاحب کے پاس گھٹنوں کو ہاتھ لگانے کے لیے قریب آنے لگا تو پیر صاحب اور پیچھے ہٹ گئے اور گرجدار آواز میں بولے ”پرے ہٹ ناہنجار دور ہٹ کر بات کر، آج کل حالات ٹھیک نہیں

Read more

امداد کی تقسیم اور کورونا کا پھیلاؤ

ایک افسوس ناک خبر کے مطابق ملتان کے قاسم پورہ سنٹر میں احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں امداد کی نقد رقوم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں ایک بزرگ خاتون جان بحق اور 20 خواتین زخمی ہو گئیں جبکہ راجن پور سمیت مختلف شہروں میں احساس سنٹرز پر بدنظمی کی وجہ سے دھکم پیل کے واقعات سامنے آئے جہاں خواتین آپس میں گتھم گتھا ہوگئیں جبکہ وزیر اعلٰی پنجاب نے ملتان اور راجن پور کے واقعات

Read more

کیا پیپر کرنسی ایک شیطانی چال ہے؟

اگر آپ جرنلزم کے لیکچرر ہیں تو کئی بار آپ کو دلچسپ صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ طلباء، رفیق کار اور عام لوگ آپ سے دلچسپ سوالات پوچھتے ہیں، ان میں سے کئی سوالوں کے جوابات تو آپ گوگل سے با آسانی حاصل کر سکتے ہیں، مثلاً نپولین بوناپارٹ کے نام کے ساتھ بونا اس کے چھوٹے قد کی وجہ سے لکھا جاتا ہے؟ ایک چیونٹی کی کتنی آنکھیں ہوتی ہیں؟ ڈینگی کے مچھر کو دیکھ کر کیسے پتہ

Read more

مکمل لاک ڈاؤن ہی مسئلے کا حتمی حل ہے

برٹرینڈ رسل نے تاریخ کے مختلف ادواراور متعدد اہم واقعات کا جائزہ لیا اور اس نتیجے پر پہنچا کہ لوگ بھوک سے نہیں مرتے بلکہ بھوک کے خوف سے مرتے ہیں۔ یعنی بہت کم لوگوں کی موت کی ذمہ دار بھوک ہوتی ہے۔ زیادہ تر لوگ اپنی توانائی محض بھوک کی وجہ سے مرنے کی فکر میں ہی ضائع کر دیتے ہیں جبکہ اس توانائی کو بھوک مٹانے کے ذرائع تلاش کرنے میں صرف کیا جا سکتا ہے۔ اس سے

Read more

تو ہی بول تنہائی، وقت ہر طرف چپ ہے

ولیم ڈیوس کی نظم ”لیرز“ کو پڑھے تو بہت سال ہو گئے پر اس نظم کی آخری دو لائن میری پسندیدہ ہیں A poor life if، full of care، We have no time to stand and stare۔ اور اب جب فراغت ملی ہے تو سب گبھرا گئے ہیں۔ اتنے دنوں سے آئی سولیشن اور قرطنیہ میں بور ہوتے لوگوں کے سٹیٹس دیکھ کر اور اس پہ بنی مذاق والی وڈیوز دیکھ کر میں سوچ رہی ہوں کہ مجھے تو میری

Read more

کیا ساری قوم کو تحریک انصاف کے ٹائیگرز سمجھ رکھا ہے!

ملک میں ایک ڈرامہ پچھلے کچھ دنوں سے جاری ہے، جس میں تحریک انصاف کے ٹائیگرز وزیراعظم کی جانب سے چینی اور آٹے کے بحران سے متعلق کمیٹی کی رپورٹس جاری کرنے اور اپنی ہی پارٹی کے لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کے ڈرامے کو خان صاحب کا تاریخی کارنامہ قرار دیتے بھنگڑے ڈالتے پورے ملک کی عوام کو یوتھیئے سمجھ کر ہینڈسم وزیراعظم کو مسیحا ثابت کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔ چینی اور آٹا بحران کی اس

Read more

والٹیئر؛ فلسفی جو ضمیر انسانی کی آواز تھا

والٹیئر 1649 میں فرانس میں پیدا ہوا۔ وہ شاید واحد فلسفی تھا جس کا ذکردوسرے دانشوروں نے انتہائی اچھے اور برے الفاظ میں کیا۔ وہ ایک بے ایمان، بے اصول، بد صورت و بد سیرت، چرب زبان، بے کار اور فحش انسان سمجھا جاتا تھا۔ ایک شاندار فلسفی میں ایسی صفات کا ذکر کچھ ہضم نہیں ہوتا۔ مگر حقیقت یہی ہے کہ والٹیر کو جو مناسب لگا اس نے ڈنکے کی چوٹ پر کہا اور کیا۔ باشاہوں سے لے کر

Read more

برنی سینڈرز اور جیریمی کوربین ایک نہ ایک دن ضرور جیتیں گے

کرہ ارض پر اپنی بقا کی جنگ لڑنے والی تمام مخلوقات میں انسان وہ واحد مخلوق ہے جس نے کبھی حوصلہ نہیں ہارا۔ کبھی جدوجہد ترک نہیں کی۔ اسی لئے انسان اپنی سخت جانی کی وجہ سے اب تک معدومی سے بچا ہوا ہے۔ نسل انسانی ارتقا کی منازل طے کرتے ہوئے قریبا پچیس لاکھ برس کی مسافت طے کر چکی ہے۔ اتنا طویل عرصہ گزر جانے کے بعد یہ انسان نما مخلوق سے بندہ بشر کے درجہ پر فایز

Read more

پاکستانی مسافروں کے ساتھ پی آئی اے کی فضائی قذاقی

کورونا وائرس کا حملہ کیا ہوا پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز، پی آئی اے کو پاکستان میں آئے پاکستان نژاد مغربی شہریوں کا خون چوسنے کا بہانہ مل گیا۔ دنیا بھر میں حکومتیں، سرکاری اور غیر سرکاری ادارے عوام کو اس خطرناک وبا سے نجات دلانے کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ صحت عامہ اور زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے سرکاری اور غیر سرکاری وسائل استعمال کرنے سے دریغ نہیں کیا جارہا۔ مگر پی آئی

Read more

ابنِ صفی کے ناول ”وبائی ہیجان“ سے حقیقی وبائی ہیجان تک

ابنِ صفی اردو جاسوسی ناول نگاری کا ایک زندہ و جاوید نام ہیں۔ انہوں نے جاسوس نگاری کے میدان میں ایک ایسی روایت قائم کی کہ ان کے بعد آنے والے ہر لکھاری نے ان کی تقلید کرنے کو اپنے لیے باعثِ افتخار سمجھا۔ حتی کہ اشتیاق احمد مرحوم جیسے عہد ساز بچوں کے ادیب بھی ابنِ صفی کو اپنا غائبانہ استاد کہا کرتے تھے۔ اپنی وفات سے کچھ عرصہ قبل انہوں نے اپنے استاد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے

Read more

وبا کی تنہائی میں بے بسی کا احساس

ایک بار میں ماسکو میں کئی سال بیروزگار رہا تو مجھے گھر بیٹھے رہنے کی عادت ہو گئی تھی۔ زیادہ سے زیادہ ساٹھ پینسٹھ گھنٹے ہی گزار پاتا تھا لیکن باہر نکلنا بھی بس مارکیٹ تک جانے یا تھوڑی سی چہل قدمی کرنے تک محدود ہوا کرتا یعنی مجے تنہائی اچھی لگنے لگی تھی اور اب بھی لگتی ہے۔ مگر ایسا اپنی مرضی سے کیا جائے تو برا نہیں لگتا، اگرچہ ایسا کرنے میں خالصتاً اپنی مرضی نہیں ہوا کرتی

Read more

فنیشور ناتھ رینو: آزادی کے بعد ہندی ادب کے معمار

ہندوستان میں آزادی کے بعد سے اب تک درجنوں سرکاریں آئیں اور گئیں مگر سیمانچل اور ارریہ کے حالات نہیں بدلے۔ یہاں پیدا ہوکر پلے بڑھے اور دنیا کو راہ دکھانے والے لعل و گہر کی قدر نہیں ہوئی۔ سیاسی اور سماجی مفاد میں ملبوس سماج نے اپنے ان فرزند ارجمند کو بھی فراموش کردیا جن کے دم سے دنیا جہان میں شہر اور خطہ کی نیک نامی مشہور ہے۔ جن کے لازوال ادبی تخلیقات، افسانے، ناول، رپورتاژ اور شعروغزل ہنوز

Read more

وبا کے دنوں میں پڑھی گئی ایک کہانی

وہ پورے ایک دن کا خواب تھا۔ وہ، خواب جیسا شخص بالکل اس کے سامنے کھڑا تھا، اپنے پو رے قد اور چمکتے چہرے کے ساتھ، اس کی شخصیت پر متانت کی بڑی واضح چھاپ تھی۔ ”تو یہ ہے وہ؟ “ مینا نے خود سے سوال کیا۔ ہاں، وہی تو ہے۔ مینا، جس کی تلاش میں، شاید اپنی پیدائش سے ہی بھٹکتی پھرتی تھی۔ اور ابھی بھی اس کو ملنے کئی کوس اور برسوں کا سفر طے کر کے آئی

Read more

فکشن کی سلطنت میں ہمیشہ دو چار نام ہی رہتے ہیں

جب اردومیں افسانہ نگاری کا آغاز ہوا، اس وقت مغرب کے کئی شاہکار ہمارے سامنے آچکے تھے۔ جان گالزوردی، موپاساں، چیخوف اور ایڈ گرایلن پو کی کہانیوں نے اردو زبان کے شروعاتی دور کے افسانہ نگاروں کو متوجہ کیا تھا۔ سجاد حیدر یلدرم اور سلطان حیدر جوش کی کئی کہانیاں ایسی ہیں، جن پر آپ محض روایتی ہونے کا فتویٰ نہیں دے سکتے۔ اس وقت کی کہانیوں میں ایڈ گرایلن پو، موپاساں اور چیخوف کا رنگ غالب تھا۔ اسی طرح

Read more

الطاف گوہر کی کتاب ”گوہر گز شت“ سے!

بقو ل ہمایوں گوہر: میرے والد الطاف گوہر مرحوم خود نوشت سوانحی انداز میں اپنی رودادِ حیات بزبان اردو لکھنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ اگر وہ اپنے اس ارادے میں کامیاب ہو جاتے تو یہ خود نوشت سوانح عمری خاصی دلچسپ اور معلومات افزا ہوتی کیونکہ انہوں نے بڑی بھرپور اور متنوع زندگی بسر کی تھی۔ بد قسمتی سے وہ خرابی صحت کے باعث ایسا نہ کر پائے۔ انہوں نے اپنے ایامِ علالت میں صرف چند ابواب قلمبند کیے، جن

Read more

ضیا، مودی اور نرکھ سے چٹھی

تاریخ دانوں کے مطابق کثرت پرستی (Polytheism) ایک ایسا مذہب ہے جس کے ماننے والے مذہب کے معاملے میں پرتشدد لوگ نہیں رہے۔ اس کی ایک بہترین مثال سلطنت روم کی ہے۔ وہاں کے لوگ کثرت پرست تھے اور بیک وقت کئی خداؤں کی عبادت کرتے تھے۔ جب عیسائیت مذہب کی ابتدا ء ہوئی تو رومیوں کو اس کے ایک ہی خدا کو اپنانے میں دشواری اس لئے بھی پیش آئی کہ عیسائیت کا خدا باقی تمام خداؤں کی عبادت

Read more

راکھ۔ مستنصر حسین تارڑ

مستنصر حسین تارڑ صاحب کو پہلی دفعہ پی ٹی وی کی سکرین پر دیکھا جب وہ صبح کی نشریات کی میزبانی کرتے تھے۔ پھر جب کچھ عرصے بعد طبیعت پڑھنے کی طرف راغب ہوئی تو ابنِ انشا کا سفرنامہ ”چلتے ہو تو چین کو چلیے“ پڑھا اور جس کو پڑھنے کے بعد سفرناموں کی پسندیدگی کی ایک لو بھڑک اٹھی اور یہ لو ہمیں تارڑ صاحب تک لے گئی۔ نوے کی دہائی کے آخر کی بات ہے جب تارڑ صاحب

Read more

جہانگیر ترین کی قربانی۔ کیا عمران خان بچ پائیں گے؟

اپنی تمام تر طلسماتی شخصیت کے باوجود 2011 ء سے قبل عمران خان سیاست کے کار زار میں فٹ پاتھ پر پیدل جوتے چٹخا رہے تھے۔ جس جدو جہد کا انہیں بہت زعم ہے کہ ان نے سترہ سال کی لازوال جدو جہد کی بنیاد پر پاکستان میں اقتدار حاصل کیا اگر دیکھا جائے تو اپریل 1996 ء میں لاہور میں قائم کی گئی تحریک انصا ف 2011 تک پاکستان کی سیاست میں کوئی با معنی یا قابل ذکر وجود

Read more

بلوچستان: کوئلہ کان مالکان کو حفاظتی اخراجات کے مقابلے میں موت سستی پڑتی ہے

احمدخان بنگلزئی ضلع کچھی کے علاقے مچھ کا رہائشی ہے وہ گزشتہ آٹھ سال سے مچھ میں کوئلہ کان میں مزدوری کررہا ہے ان کے مطابق اس کے چھ بچے ہے اور وہ ایک کرایے کے مکان میں رہتے ہیں روزگار کے دیگر ذریعہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ کوئلہ کان میں بیروزگاری کی وجہ سے کام کرنے پر مجبور ہیں ان کے مطابق روزانہ کوئلہ کان میں میں زمین کے اندر چودہ سو فٹ بغیر کسی احتیاطی آلات

Read more

کرونا میں آن لائن کورس کرونا

آپ شاید یہ سوچ رہے ہوں گے کے میں کوئی بہت ہونہار طالب علم ہوں اور مجھے بہت پڑھائی کا بہت شوق ہوگا تو یقین کیجیے اس کالم کے اختتام تک آپ کو یقین ہوجائے گا کے مجھے تو اردو لکھنی بھی نہں آتی۔ بچپن سے ایک خواب تھا کے تعلیم ادارے غیر معینہ مدت کے لئے بند ہوجائے اور خوب آرام کیا جائے لیکن یہ خواب پورا ہوا بھی تو تب جب اس بات کا کامل یقین ہوگیا کے

Read more

ادب میں آمد اور آورد کی بحث

آمد اور آورد خالصتاً شاعری کی اصطلاحات ہیں۔ کچھ حضرات فکشن کو بھی اس کے تناظر میں دیکھنے لگے ہیں۔ لہذا اس منظر نامے میں ایک نئی بحث نے جنم لیا ہے۔ اس موضوع پر اپنی رائے دینے سے قبل بہتر ہوگا کہ آمد اور آورد کے تصور پر کچھ بات ہو جائے۔ آمد کے مؤیدین تخلیقِ فن میں نظریہ القاء کے قائل ہیں۔ ان کے نزدیک تخلیقی عمل حالتِ استغراق میں حواس کے زائل ہونے کے لمحے میں پیدا

Read more