کیا مولانا صاحب مزید کچھ سرنڈرز کریں گے؟

کوئی مانے نا مانے یہ ایک حقیقت ہے کہ معافی مانگنا ایک مشکل کام ہے اور دنیا کی ریت و رواج کے مطابق مشکل کام سرانجام دینے والا شخص ہی بڑا انسان کہلاتا ہے۔ اسی تناظر میں دیکھا جائے تو اجڑے چمن کے ہر دلعزیز مولانا صاحب کا میڈیا کے سامنے سرنگوں کرنا بے شک ایک بڑے شخص کا بڑا کام تھا۔ یہ تو آنے والا وقت بتائے گا کہ اس سرینڈر نے مولانا صاحب کے قد کاٹھ پر مزید

Read more

مولانا پھر بازی جیت گئے

کورونا کی وبا نے جب دنیا کو تگنی کا ناچ نچانے کے لیے چین کے صوبے ووہان سے اپنے مشن کا آغاز کیا تو وہاں پر میڈیکل ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور حکومتی اداروں، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور عوام کی انتھک محنت اور جدوجہد سے اسے چھٹکارا حاصل کرلیا گیا۔ اسی طرح جیسے جیسے جہاں جہاں اس وبا نے اپنے قدم جمائے، وہاں وہاں اس سے نبٹنے کے لیے ہر طرح کے اقدامات اٹھائے گئے۔ جس میں لاک ڈاون کا

Read more

اُجڑے چمن کا مالی، گریہ اور غریب لوگوں کا علاج

مولانا طارق جمیل حسب معمول ٹی وی سکرینوں پر نمودار ہوئے اور پھر جذبات کی رو میں ایسے بہتے چلے گئے کہ نہ ہاتھ باگ پر تھا نہ پاؤں رکاب میں، کیونکہ وزیراعظم عمران خان سامنے تھے اور مولانا کے مخاطب بھی وہ تھے۔ ظاہر ہے مولانا کے جذبات کا سمندر ٹھاٹیں مار رہا تھا۔ لیکن ایسے مواقع پر مولانا کلمہ حق بیان کرنے سے کہاں چوکتے ہیں۔ اس لئے وزیراعظم جناب عمران خان کے منہ پر اُنہیں کہہ دیا

Read more

گھریلو تشدد اور پاکستانی عورت

ورلڈ اکنامک فورم نے اپنی جینڈر ایکویلٹی انڈیکس 2020 میں پاکستان کو آخری طرف سے تیسرے درجے پر رکھا ہے۔ اس سے پیچھے صرف یمن اور عراق ہیں جو کہ ایک طویل عرصے سے خانہ جنگی کا شکار ہیں۔ اس کے علاوہ اگر باقی رپورٹس کو اٹھا کے دیکھا جائے تو بھی صورتحال مختلف نظر نہیں آتی۔ جہاں پاکستان میں خواتین باقی کئی لحاظ سے پسماندگی کا شکار ہیں وہیں ان کے خلاف گھریلو تشدد ایک اہم مسئلہ ہے۔ ورلڈ

Read more

کورونا سے لڑنا نہیں، ڈرنا ہے

اسرائیلی وزیرصحت نے کورونا کو قدرتی آفت قرار دیا۔ اور کہا کہ یہ ہم جنس پرستی کرنے والوں کے لیے یہ ایک سزا ہے۔ بیان کے دوسرے دن موصوف اور اُن کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹوآگیا۔ اُن کا تعلق تنگ نظر یہودی فرقے الٹر آرتھو ڈوکس سے ہے۔ اسرائل میں یہ یہی افراد سب سے زیادہ کورونا پھیلانے کا موجب بن رہے ہیں۔ کیونکہ لاک ڈاؤن کے باوجود انہوں نے اپنی مذہبی رسومات جاری رکھیں۔ حکومتی اداروں کے سامنے

Read more

انسانی جبلت اور عشق

میرے عشق نوں جاندے ڈھول باشک، لوح قلم تے زمین آسمان میاں (وارث شاہ) ہیر قاضی کو مخاطب ہو کر کہہ رہی ہے کہ میرا عشق اس وقت سے قائم ہے جب کائنات کی ابتدا ہوئی تھی۔ اس کو ہندو متھالوجی کے مطابق کرۂ زمین کو اپنے سینگوں پر اٹھانے والا بیل، دھرتی کو سہارا دینے والا ناگ، سب جانتے ہیں۔ لوح پر بھی اس کا ذکر موجود ہے اور وہ لوگ جو کسی خدا کو نہیں مانتے وہ بھی

Read more

علماء اور سیاست

معروف محقق و مورخ ڈاکٹر مبارک علی نے ”علماء اور سیاست“ کے نام سے ایک کتاب لکھ رکھی ہے۔ ڈاکٹر صاحب اپنی اس کتاب میں ایک جگہ لکھتے ہیں : ہندو ستان میں جب ترکوں نے حکومت قائم کی تو انہوں نے علماء کو ریاست میں اعلی عہدے دے کر اس (ریاست) کا ایک حصہ بنا دیا، ان عہدوں میں صد رالصدور، قاضی القضاۃاور شیخ الاسلام کے عہدے قابلِ ذکر تھے۔ سلاطین نے مسجدوں اور مدرسوں میں اساتذہ کے تقرر

Read more

بجلی کی قیمت 4 روپے سے 18 روپے کیسے ہوئی؟

سنہ 2008 میں ملک میں بجلی کی شدید قلت پیدا ہونا شروع ہو گئی۔ اس دوران 2008 سے 2013 تک بجلی پیدا کرنے کی ہر کوشش شریف برادران، افتخار چوہدری کے سپریم کورٹ اور میڈیا نے ناکام بنائی۔ میڈیا میں پی پی پی کے خلاف صرف بجلی پیدا کرنے والی نجی کمپنیوں کے معاملات میں سب سے زیادہ کیچڑ ایک تحقیقاتی صحافی نے اچھالا تھا۔ آج کل اس صحافی کا بیانیہ بڑا دلچسپ ہے۔ ان کے مطابق کہ جس وقت

Read more

عوام کی آواز کیوں سنی نہیں جاتی

فیس بک پر ایک پوسٹ دیکھی جس میں لکھا گیا تھا کہ ”جس عورت کے تیزاب زدہ چہرہ پر فلم بنائی تھی وہ دھکے کھا رہی ہے اور شرمین عبید اس کا معاوضہ کھا کر اور آسکر ایوارڈ سمیٹ کر سیلیبرٹی بن گئی“ صرف شرمین عبید ہی کیوں؟ سول سوسائٹی کے سب افراد شرمین عبید ہی ہیں، این جی اوز کا کام ہی یہی ہے کہ مظلوموں کے دکھ اور کرب کو کیش کروا کے عیاشیاں کی جا سکیں۔ یہ

Read more

انسپکٹر جمشید کی پانی کی بندوق

مجھے ستر کی دہائی کی فلمیں پسند ہیں۔ تب کی ہندوستانی فلمیں بھی بڑی اعلیٰ ہوا کرتی تھیں اورتب پاکستان کا سینما بھی کافی بہتر تھا۔ ہر عہد کا ایک مزاج ہوتا ہے۔ ستر کے مزاج میں ایک نوع کی رومان پسندی پائی جاتی تھی۔ تب کی فلموں میں اصولی لوگوں کو اصولوں پر ڈٹتے دکھایا جاتا۔ کبھی ایسے حالات پیش آتے کہ اصول کے لئے باپ بیٹے پر پستول تانتا اور کبھی ماں بیٹے پر گولی چلاتی۔ کبھی بھائی

Read more

بالکونیاں ہمیں کیسے مسحور کرتی ہیں؟

موسیقار فیڈیریکو سِریانی کا تعلق اٹلی کے قصبے تورِن سے ہے۔ وہ اپنے محلے میں چھوٹی موٹی محفلیں سجاتے تھے۔ مگر جب حال ہی میں انھوں نے ایک ساتھی موسیقار فیڈیریکو میگلیانو کے ساتھ مل کر اپنی عمارت کی بالکنیوں میں قرنطینہ بند ہمسائیوں کے لیے ایک محفلِ موسیقی سجائی تو اس کی بات ہی کچھ اور تھی۔ سِریانی کہتے ہیں، ‘ہمارے تماشائیوں میں کارفرما حیرت کے جذبے کو آپ اپنے اندر محسوس کر سکتے تھے۔ بہت سے لوگوں نے

Read more

روبینہ بروہی مر گئی تو کیا ہوا؟ بھٹو زندہ ہے

حیدر آباد کے قریب جھڈو کے نواحی علاقے نبی سر روڑ میں طویل لاک ڈاؤن سے مسلسل بے روزگاری کے باعث غریب مزدور اللہ بخش بروہی کی 45 سالہ اہلیہ، 6 بچوں کی ماں اور 5 ماہ کی حاملہ روبینہ بھوک سے دم توڑ گئی، روبینہ کا شوہر شہر میں مزدوری کرتا ہے، دن بھر کی محنت مزدوری سے وہ روزانہ گھر ایک کلو آٹا لے کر جاتا تھا جو گھر کے 8 افراد کھاتے تھے، کورونا وائرس کے باعث

Read more

عذرا کا ماضی اور بانو کا پارلر

دروازے پر ٹھک ٹھک کی آواز سنتے ٍ ہی بانو کی اماں نے پوچھا کون؟ جواب ملا اویس مالک مکان کرایہ لینے آیا ہوں۔ بیٹا بانو کا پارلر بند پڑا ہے بس پارلر کھلتے ہی کرایہ دے دیں گے۔ اماں کمرہ دیتے وقت ہی آپ لوگوں کو بتا دیا تھا کہ کرایہ وقت پر دینا پڑے گا مگر آج آپ پارلر بند ہونے کی کہانیاں سنا رہی ہیں مجھے تو بس اسی ہفتے کرایہ چاہیے بس۔ اماں کون تھا دروازے

Read more

صحرائے تھر میں کسانوں کا تہوار

سرسوتی اور ہاکڑو ایک دریا کے دو نام ہیں یا دو علیحدہ علیحدہ دریا ہیں۔ اب تک کوئی حتمی رائے مل نہیں سکی ہے۔ لیکن اس بات پہ اکثر اتفاق رائے ملتی ہے کہ برصغیر کے ریگستان والے علاقے میں جب دریا بہتا تھا، ہرطرف ہرے بھرے کھیت لہلاتے تھے، تب یہاں خوشحالی، شادمانی، رقص و کیف کے میل ملاپ سے تہذیب پروان چڑہتی گئی۔ فنوں لطیفہ اور موسمی تہواروں کے بڑے میلے منقعد ہوتے گئے۔ ہاکڑو وادی کے زرعی

Read more

موسیقارمصلح الدین اور پلے بیک سنگر ناہید نیازی

26 فروری 1941 کو پیدا ہونے والی شاہدہ نیازی المعروف ناہید نیازی مشہور شاعر، گلوکار موسیقار اور براڈکاسٹرجناب سجاد سرور نیازی کی صاحبزادی اور پلے بیک سنگر نجمہ نیازی کی بڑی بہن ہیں۔ ناہید نیازی کے تذکروں میں ملتا ہے کہ اِن کے اندر کے گلوکار کو خواجہ خورشید انور نے دریافت کیا۔ ویسے بھی ناہید نیازی نے اپنے والد سے کوئی تو ’اثرات‘ لئے ہی ہوں گے۔ روایت کی جاتی ہے کہ فلم ”زہرِ عشق“ میں موسیقار خواجہ خورشید

Read more

ارطغرل پی ٹی وی پر، شکریہ عمران خان

شکریہ عمران خان! شکریہ پی ٹی وی! یورپ، مڈل ایسٹ، افریقہ اور یورپ سے 700 ملین ناظرین کو اپنے سحر میں گرفتار کرنے والا ڈراما غازی ارطغرل آذربائیجان، ترکمانستان، قازقستان، ازبکستان، البانیہ، پولینڈ، سربیا، بوسنیا، ہزروگوینا، ہنگری اور یونان میں ریکارڈ توڑنے کے بعد اب پاکستان میں بھی یکم رمضان سے پی ٹی وی پر روزانہ رات آٹھ بجے پیش کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نہ صرف خود اس ڈرامے کے شیدائی ہیں بلکہ انہوں نے ایک پبلک

Read more

مولانا طارق جمیل صاحب آپ عالم دین ہیں؟

ایک عالم دین کو اعلیٰ اخلاق کا مالک ہونا چاہیے مگر ایک عام دین کے لئے حق گو اور معتدل مزاج ہونا بھی اشد ضروری ہے۔ موجودہ فتنوں کے دور میں تو عالم دین کی ذمہ داریاں اور بھی بڑھ چکی ہیں۔ سود (جو خدا اور خدا کے رسولﷺ کے ساتھ اعلان جنگ ہے ) کے بغیر اسلامی ہو یا غیر اسلامی کسی ملک کی معیشت کا پہیہ چلنا ناممکن ہو چکا ہے۔ فحاشی، عریانی اور بے حیائی عام ہو

Read more

اے چاند یہاں نہ نکلا کر

کرونا کے طفیل لاک ڈاؤن نے ہمیں بتا دیا کہ ہم دھوکے کی زندگی گزار رہے تھے اصل زندگی تو یہی ہے۔ درحقیقت کرونا نے ہمیں ہمارے اصل سے ملا دیا ہے۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہر کوئی اپنے گھر میں موجود ہے۔ پہلے کی طرح صرف صبح و رات نہیں بلکہ ماضی کی طرح شام بھی پھر سے واپس آگئی ہے۔ بچے پھر سے نانی، دادی سے کہانیاں سننے لگے ہیں۔ ایک

Read more

ووہان میں کووڈ۔ 19 سے شدید متاثرہ آخری مریض بھی صحت یاب

چین میں کووڈ۔ 19 کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہر ووہان میں وبا سے متاثرہ آخری مریض بھی مکمل طور پر صحت یاب ہوچکا ہے۔ جو موجودہ حالات میں ایک بڑی کامیابی اور دنیا بھر کے لئے خوشی کی خبر ہے۔ چین نے کووڈ۔ 19 کی وبا کے خلاف جدوجہد کے دوران بلند و بانگ دعوے کرنے کی بجائے مرحلہ وار اقدامات اختیار کیے ۔ اس حوالے سے چین کو پہلی کامیابی اس وقت حاصل ہوئی

Read more

برطانیہ میں رمضان سہولت پیکج

اگر آپ معتدل مزاج مسلمان ہیں، اگر آپ فرقہ بازی کے خلاف ہیں اور اگر آپ کسی خاص مسلک کی پیروی کرنے کی بجائے سب کو مسلمان سمجھتے ہیں تو برطانیہ میں رمضان کا مہینہ آپ کو ایک سہولتی پیکج کے طور پر دستیاب ہوگا۔ جس میں آپ اپنی تمام عبادات اپنی سہولت اور آسانی کے تحت سر انجام دے سکتے ہیں۔ آپ بھلے ہی فرقہ پرستی کو غلط سمجھتے ہیں، مسلمانوں کی تقسیم پررنجیدہ ہوتے ہیں اور دو عیدوں

Read more

انجن التان ( ارطغرل ) اور کپتان

پاکستانی احساس محرومی کے شکار لوگوں کی ایک صفت ایسی ہے جو ہمارے خان صاحب میں پائی جاتی ہے۔ مطلب دوسروں کے کاموں پر اپنے نام کی تختی چپکا دینا۔ مجھے تو ڈر لگ رہا ہے ارطغرل ڈرامہ پاکستان میں نشر ہونے کے بعد ترکی کے ڈائریکٹر و پروڈیوسر اپنے حقوق ملکیت کہیں کھو نہ دیں۔ کیونکہ پاکستانیوں کی نیچر کا کوئی پتا نہیں کہ کل کہہ دیں گے ارطغرل کو اتنی شہرت اس لئے ملی کیونکہ ہمارے خان صاحب

Read more

مدیحہ گوہر: پاکستانی عورت کی ذہانت اور ہمت کا نشان

(مدیحہ گوہر کی دوسری برسی کی مناسبت سے) مدیحہ گوہر سے پہلا تعارف اجوکا تھیٹر کا معروف کھیل ”کون ہے یہ گستاخ ؟“ دیکھنے کے بعد اُس وقت ہوا جب کھیل کے اختتام پر فنکاروں کا تعارف پیش کرنے کے لیے وہ سٹیج پر آئیں۔ پیش کیے جانے والے کھیل کا تعلق سعادت حسن منٹو کے متنازعہ افسانوں اورمنٹو کی زندگی کے نشیب وفراز سے جڑا تھا۔مدیحہ گوہر نے اِ س کھیل کی ہدایت کاری کے فرائض سر انجام دیے

Read more

طعامُ المسکین

با اعتبارِ لغت مسکین ساکن سے ہے۔ گردشِ زمانہ مسکین کو ساکن کر چکی ہوتی ہے۔ مسکین معاشی سرگرمی میں حصہ لینے اور پھر اپنا حصہ پانے سے عاجز ہوتا ہے۔ عجز بھی ساکن کر دیتا ہے۔ مرشدی حضرت واصف علی واصف ؒ مسکین کی تعریف یوں کیا کرتے کہ مسکین وہ ہے ’جو محنت پوری کرے مگر اُس کا معاوضہ اُسے پورا وصول نہ ہو، آپؒ فرمایا کرتے‘ اس اعتبار سے ہماری آدھی قوم مسکین ہے۔ اس تعریف کو

Read more

کورونا خطرناک یا افواہ ساز فیکٹریاں؟

ان دنوں کووڈ۔ 19 کی وبا کے ساتھ ساتھ افواہوں کی وبا نے بھی دنیا کو اپی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ سوشل میڈیا کی ویب سائٹس افواہ ساز فیکٹریاں بن چکی ہیں۔ دنیا بھر میں لوگ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں ہیں اور سوشل میڈیا وقت گزارنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ لہذا ٹریفک زیادہ ہونے کی وجہ سے افواہ سازوں تو جیسے چاندی ہوگئی ہے۔ ان سائٹس پر کورونا کے حوالے سے من گھرت ویڈیوز اور پیغامات

Read more

کرونا وائرس کے بعد معیشت کی صورت حال کیا ہو گی؟

صحت سے متعلق عالمی اداروں مختلف وائرس پر تحقیق کرنے والے وایرولوجسٹس اور دیگر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس یعنی 19۔ کووڈ کا نہ تو ابھی تک کوئی حتمی علاج دریافت کیا گیا ہے۔ اور بہ ہی کوئی ویکسین ایجاد ہوئی ہے۔ لہذا اس بات کی کوئی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی ہے کہ یہ خطرناک وبا اس دنیا سے کب تک ختم ہو گی اور کتنی جانوں کا نذرانہ لے کر جائے گی۔ معاشی نقصانات

Read more

کرونا آگہی مہم: دفاعی اور جارحانہ نعرے

اس وقت سارہ ملک کرونا وبا کے لپیٹ میں ہے، گھر گھر، گاٶں گاٶں اور شہر شہر لوگ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں، لیکن حکومت وقت یا ریاستی مشینری اس وقت تمام تر توانائی کے ساتھ اس کی روک تھام کے لئے سارے طریقے بروئے کار لا رہی ہے۔ آج کل چونکہ میڈیا کا دور ہے اور میڈیا کا غلغلہ ہر کسی کے ذہن پر چھا یا ہوا ہے، جس کی وجہ سے ہر فرد تک بات پہنچانے کا

Read more

میرا کوئی دیس نہیں ہے، میرا دیس جہان

سائنس ہمیں بتاتی ہے کہ ہماری زمین ساڑھے 4 ارب سال قدیم ہے، جبکہ اس پر زندگی کے آثار اندازاً 3.77 ارب سالوں سے لے کر ہیں۔ زمین کے مقابلے میں یہ کائنات 9.3 ارب سال پرانی ہے، یعنی سائنس کے اندازے کے مطابق کائنات کی کل عمر 13.8 ارب سال ہے۔ اس کُرّہء ارض پر سمندروں (پانی) کا وجُود 4.41 ارب سال پرانا ہے۔ یہاں پانی کی دستیابی کے فوراً بعد ہمیں زندگی کے وجود کے آثار بھی ملتے

Read more

قانون قدرت اور توکل کی حقیقت

اس مضمون کا مقصد آج کل کے حالات میں سامنے لائے جانے والے چند مغالطوں اور ان مغالطوں کو مذہب کے جامے میں مذہب کا حصہ دکھانا اور تمام معاشرے کو خطرے میں ڈالنے والے اس خطرناک بیانیے کے حوالے سے کچھ عرض کرنا ہے۔ چونکہ مقابل پر مذہبی بیانیہ ہے۔ اس لئے جواب بھی مناسب ہے کہ مذہبی بیانیے سے ہی دیا جائے۔ مذہب کا بنیادی مقدمہ یہ ہے کہ یہ اسی خدا کی وحی اور الہام ہے جس

Read more

یہ قیادت کا بحران ہے

بحران کے دنوں میں نظریں قیادت کی جانب اٹھتی ہیں۔ ستم ظریفی مگر یہ ہے کہ بیشتر ممالک اس کڑے وقت میں سنجیدہ قیادت سے محروم ہیں اور جن افراد کے ہاتھ میں مہار ہے وہ چرب زبانی سے اپنی کوتاہیاں دوسروں کے سر ڈالنے کی کوشش میں ہیں۔ کورونا کی وبا بلا تخصیص تمام ممالک کو گرفت میں لیے ہوئے ہے۔ امیر غریب کوئی ریاست اس کے اثرات سے محفوظ نہیں۔ الا چند ممالک کے جو قیادت کی قوت

Read more

شاخ اشتہا کی چٹک

اسے قریب نظری کا شاخسانہ کہیے یا کچھ اور کہ بعض کہانیاں لکھنے والے کے آس پاس کلبلا رہی ہوتی ہیں مگروہ ان ہی جیسی کسی کہانی کو پالینے کے لیے ماضی کی دھول میں دفن ہو جانے والے قصوں کو کھوجنے میں جتا رہتا ہے۔ تو یوں ہے کہ جن دنوں مجھے پرانی کہانیوں کا ہوکا لگا ہوا تھا ’مارکیز کا ننھا منا نیا ناول میرے ہاتھ لگ گیا۔ پہلی بار نہیں‘ دوسری بار۔ اگرمیرے سامنے مارکیز کا یہ

Read more

کورونا سے ڈرنا ہے۔۔۔

ایک چھوٹا سا پیغام، پانچ وقت نماز باجماعت مساجد میں پڑھنے والے بھائیوں کے لیے۔۔ نماز جمعہ کے لیے جائیں، مساجد میں اعتکاف میں بیٹھیں۔ اللہ پر بھروسہ رکھیں، کورونا وائرس آپ کی عبادات کا لحاظ کرتے ہوئے آپ سے دور رہے گا۔ ہمارے جید علمائے کرام نے پورے پاکستان کو یہ پیغام دیا ہے کہ آئیں خود کو سعودی عرب، ایران اور دیگر مسلم ممالک سے زیادہ پاکستان کو مسلم ملک ثابت کریں، آئیں ہم دنیا کو بتائیں کہ

Read more

حریم شاہ رمضان ٹرانسمیشن تنازعہ

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ماضی کی غلطیاں بہتر مستقبل کی نشاندہی کرتی ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں پاؤں کی زنجیر ہوتی ہیں جو آپ کو حال اور مستقبل میں آگے بڑھنے کے لیے چلنے کے قابل نہیں چھوڑتیں۔ اگر وہ غلطیاں خدا نخواسطہ عورت سے سرزد ہوجائیں تو وہ فوراً واجب القتل قرار دے جاتی ہے۔ پاکستان کی مشہور ٹک ٹاک گرل ”حریم شاہ“ نے جب سے رمضان ٹرانسمیشن کو ہوسٹ کرنے کا اعلان کیا

Read more

بات کہنے کو ترستی ہے زبان میری

تقسیم ہند کے وقت مسیحیوں کے پاس تعلیم، صحت کے علاوہ دیگر ادارے موجود تھے مگر ذوالفقارعلی بھٹو نے جہاں احمدیوں کو اقلیت قراردیا وہیں مسیحی اداروں کو قومی تحویل میں لے کر تباہ کردیا۔ جو کچھ بچ گیا وہ ’نوسربازوں‘ نے بیچ دیا۔ بھٹو صاحب تو ملک میں بسنے والے مسیحیوں کے ساتھ اور بھی بہت کچھ کرنا چاہتے تھے مگر مہلت نہ ملی۔ جنرل ضیا الحق نے قوانین کو اتنا سخت کردیا کہ کو ئی زبان ہی نہ

Read more

میں نے اپنی روتی ہوئی بیٹی کو گلے نہیں لگایا

چند دن پہلے میری بارہ سالہ بیٹی کنزیٰ ایمان مجھ سے پیسے لے کر حسبِ معمول ہنستی مسکراتی محلے کی دکان پر چیز لینے گئی، واپس آئی تو وہ زاروقطار رونے لگی۔ میں نے حیران ہو کر پوچھا: ”کیا ہوا بیٹا! کیوں رو رہی ہو؟ “ مگر وہ آنکھیں ملتے ہوئے موٹے موٹے آنسو بہاتی مسلسل روئے جا رہی تھی۔ میں حیران و پریشان اسے دیکھنے لگا۔ میرے بار بار پوچھنے پر وہ بدستور روتے ہوئے کانپتی آواز میں گویا

Read more

احمقوں کا انقلاب (Revolution of the Idiots)

واقعہ کیا ہونے والا ہے، یقیناً یہ کسی کے وہم و گمان میں نہیں تھا۔ انسان پچھلی چند دہائیوں میں اپنی تمام تر غلطیوں، بیوقوفیوں، توہم پرستیوں اور اندھے عقائد وغیرہ کے باوجود ایک ایسی سمت وضع کر چکا تھا جس نے بڑے بڑے برج گرا دیے تھے۔ انسانی حقوق، قوموں کے درمیان تعلق، جنگی قوانین، خواتین کی حقوق ہر محاذ پر انسان آگے کی طرف جارہا تھا۔ معاشرے کے وہ طبقات جو ان معاملات کے مخالف تھے وہ وقتی

Read more

کرونا، لاک ڈاؤن اور اذانیں

ملک میں لاک ڈاؤن کو دو دن اوپر ایک ماہ پورا ہو چکا ہے۔ پابندی کی زنجیریں پڑی ہوں تو وقت بھی جیسے رک سا جاتا ہے۔ یوں لگتا ہے کہ ساری عمر گویا اسی کیفیت میں گزر گئی۔ وہ دن زندگی کا حصہ ہی نہیں لگتے جب ہم آزادانہ گھوما کرتے تھے، ہر سطح کا بے خوف و خطر لمس لیا کرتے تھے۔ بازاروں میں، عوامی مقامات پر کھوے سے کھوا چھلا کرتا۔ شادی بیاہوں میں، تقریبات میں اک

Read more

وبا اور ایدھی صاحب کا قرض

فروری 1957 میں چین کے صوبے ’گوئیشو‘ میں فلو کی ایک وبا پھوٹ پڑی، جس کا سبب جنگلی بطخوں سے پھیلنے والا ایک وائرس تھا۔ چونکہ وائرس اٌس زمانے کے لئے بالکل نیا تھا، اس لئے لوگوں کا مدافعتی نظام وائرس کے خلاف زیادہ مزاحمت نہ کر پایا۔ دیکھتے ہی دیکھتے فلو نے چین کے دیگر شہروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ چین سے نکل کر یہ وائرس ہانگ کانگ، سنگاپور، جاپان اور تائیوان سمیت پورے مشرقی اور

Read more

کوئی رفیق نہیں ہے کتاب سے بہتر

کتاب انسان کا بہترین دوست ہی نہیں، بلکہ ہم میں سے ہر کسی کے ساتھ بالواسطہ یا بلا واسطہ وابستہ ایک ایسا ساتھی ہے، جس کے ساتھ ہمارا تعلق عُمر بھر کا ہے۔ مذہبی اور الہامی کتب، گرنتھوں اور پستکوں سے لے کر نصابی کتابوں تک، ادب، تاریخ، ثقافت اور تہذیب کی دستاویزات سے لے کر پیشاورانہ معلومات دینے والے مجموعوں تک، لگ بھگ ہر انسان کا واسطہ کتاب سے پڑتا رہتا ہے، چاہے وہ تعلیم یافتہ فرد ہو نہ

Read more

کورونا کے دنوں میں خفیہ دارو پارٹی

دارو کی تلاش میں امپیریل وائن ایند اسپرٹس پر پہنچا تو وہاں رش لگا ہوا تھا۔ واشنگٹن ڈی سی میں لاک ڈاؤن کے باوجود اس شاپ پر رش تھا۔ لوگ دارو کی خریداری میں مصروف تھے۔ میں بھی دکان کے شیلفز میں جھانکنے اور کوئی نئی برانڈ دیکھنے لگا۔ کراؤن رائل وسکی کبھی نہیں پی تھی اس لئے وہ ڈھونڈنے لگا۔ جب میں شیلف پر پہنچا تو وہاں سے ایک باریش شخص آخری پانچ بوتل سمیٹ چکا تھا۔ حلیے سے

Read more

بغیر انصاف تبدیلی کا نعرہ محض سراب ہے

جس معاشرے میں لاقانونیت ہوگی اس معاشرے میں ہمیشہ کمزور کے ساتھ ظلم ہوگا، چاہے وہ انفرادی سطح پر ہو، اجتماعی سطح پر ہو یا ریاستی سطح پر ہو۔ اسی لئے پاکستان میں عورت، بچے، معذور افراد، یتیم، اقلیتیں، یعنی ہر وہ طبقہ، فرد یا افراد ظلم کا شکار ہیں جو کہ کمزور ہیں۔ جہاں پر قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی وہاں پر ہر کمزور فرد یا گروہ اپنے آپ کو طاقتور گروہ سے منسلک کرنے کی کوشش کر ے

Read more

اردو ناول کی گم ہوتی دنیا

مستنصر حسین تارڑ بھی ناول کی دنیا کا ایک اہم نام ہے۔ ’خس وخاشاک زمانے‘ تارڑ کا ایک ایسا شاہکار ہے جس کے بغیر اردو ناولوں پر گفتگو ممکن ہی نہیں ہے۔ اپنے ناول نگار دوستوں سے مخاطب ہوں جو افسانوں اور ناولوں میں تجربوں کا دم بھرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ تجربہ تو ہونا ہی چاہیے، مگر زیادہ تر لوگ تجربہ تب کرتے ہیں جب ان کے پاس وہ فن یا ہنر نہیں ہوتا، جو مکالمہ نگاری پر قدرت

Read more

شور میں کچھ سنائی نہیں دیتا

خامہ فرسائی کرتے ہوئے پچاس برس پورے ہونے کو ہیں۔ اس اثنا میں مختلف انداز ہائے تحریر نظر سے گزرے۔ پہلے زیادہ وہی تحریریں پڑھی جاتی تھیں جن میں عمق اور گیرائی ہوتی تھی۔ عمق کے بنا گیرائی کی حامل تحریر نعرے دہرانے یعنی Rhetorics بن کر کے رہ جاتی ہے۔ کچھ عرصہ بعد اس میں یکسانیت جگہ پا لیتی ہے۔ بہت سے پسندیدہ لکھنے والے اگر ناپسندیدہ نہیں تو ایسے ضرور بن جاتے ہیں جن کی دس منٹ میں

Read more

کتاب دوستی اور زندگی کے رنگ

یونیسکو نے 23 اپریل کوجو ولئیم شیکسپئیراور ولئیم ورڈزورتھ کا یوم وفات بھی ہے، 1995 میں کتاب کے عالمی دن کے نام سے مخصوص کر دیا تھا۔ اور اب پاکستان میں بھی اس تاریخ کو عالمی کتاب کے دن کے طور پر منایا جا تا ہے۔ میں اس دن کو مناتے ہو ئےاپنی کچھ بچپن کی یادیں شئیر کرنا چاہوں گی۔ مجھے لگتا ہے کتاب سے محبت، انسان کے خون میں باقی محبتوں کی طرح شامل کر کے ہی بھیجی

Read more

چین نے وائرس کی وبا پر کیسے قابو پایا؟

23 اپریل 2020ء کی شام تک دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد ڈھائی ملین سے تجاوز کر چکی تھی۔ اُس وقت تک دو لاکھ کے قریب انسان ہلاک مگر سات لاکھ تیس ہزار افراد صحت یاب بھی ہوئے۔ 23 صوبوں اور 34 علاقوں پر مشتمل، مشرقی ایشیا کا ملکِ چین آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اوردنیا کی کل آبادی کے بیس فیصد لوگ چین میں بستے ہیں۔ حالیہ وبا کے حوالے

Read more

ملک دشمن اینکر، بائیس کروڑ چور اور اعلٰی حضرت کا رقت آمیز دعائیہ شو

صادق و امین وزیراعظم نے اگر جیو چینل، انتظامیہ اور مالک کے حوالے سے دیے گئے اپنے سابقہ بیانات سے تائب ہو کر تاریخی یو ٹرن لینا ہی تھا تو تھوڑی سی اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان بیانات کی وضاحت یا از سر نو ضرورت کے مطابق کوئی انوکھی توجیہ ہی کر دیتے۔ غدار اچانک وفاداربن ہی گئے تھے تو وزیر اعظم کو چاہیے تھا کہ اپنے پرانے الزامات واپس لے لیتے۔ حامد میر جیسے ملک دشمن اور

Read more

ہندوستان کے مسلمان اور موجودہ رمضان

بگ برادر اور میڈیا کی آنکھیں ہمیں دیکھ رہی ہیں۔ میڈیا مسلمانوں پر عقاب کی طرح نظر رکھے گی۔ جھوٹ پھیلانا، فرضی خبروں کو پروموٹ کرنا اس کا پیشہ ہے۔ سمبٹ پاترا، سدھیر چودھری، چورسیا، ارنب گو سوامی اور گوڈی میڈیا رمضان کو بہانہ بنا کر مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ فرض کیجئے، ہم گھر میں رہے، گھر میں تراویح کے لئے خاص انتظام کیا، میڈیا کی نظر اس بات پر بھی ہوگی۔ میڈیا اس

Read more

مولانا طارق جمیل اور ففتھ جنریشن وار فیئر

مولانا طارق جمیل سنہ 1953 میں پیدا ہوئے۔ اس حساب سے آج مولانا کی عمر قریبا لگ بھگ 66 سال ہے۔ اس عرصے میں مولانا کی عمر کا بڑا حصہ بھرپور عوامی زندگی پر مشتمل رہا ہے جس میں ان کی ملاقاتیں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے رہی ہیں۔ اندرون ملک اور بیرون ملک سفر اور دنیا برتنے کے تجربہ میں شاید ہی کوئی اور پاکستانی بشمول سفارتکار، بزنس مین، شو بز کے ستارے اور

Read more

کورونا وائرس – فرانس اور پاکستان

پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے جو رپورٹس اور اعداد و شمار حکومت کی طرف سے آ رہے ہیں اس پر ہم مکمل طور پر اعتبار نہیں کر سکتے کیوں کہ پاکستان میں کرونا ٹیسٹنگ کپیسٹی بہت کم ہے۔ پاکستان اس وقت ایک دن میں صرف 3 ہزار سے 4 ہزار تک کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جو کہ بہت کم ہے۔ اس لئے بہت سے مریض جو بیمار بھی ہیں لیکن ان کو اپنے بیماری کے

Read more

لڑکوں کے ہتھے چڑھی لاری

آج کے روز، 24 برس قبل، لاہور کے لاری اڈے میں ایک نئی گاڑی روٹ پر چڑھنے کے لیے لائی گئی۔ ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں نے مسافروں کو خوب للچایا کہ ادھر آؤ، یہ گاڑی ایسی منزل پر پہنچائے گی جس پر تمہیں جنت کا گماں گزرے گا۔ کئی خوش گماں مسافر جنت ارضی کی چاہ میں گاڑی میں بیٹھ گئے۔ دوران سفر جب جب گاڑی نے فیول کے لیے سٹاپ کیا تو بس عملے کے لچھن دیکھ کر

Read more

ڈاکٹر کی ڈائری۔ ٹی وی شو میں بچوں کا استحصال

معاشرے کو بگاڑ کی طرف ڈالنے والے راستے انجانے نہیں ہوتے، بلکہ بہت دیکھ بھال کر، سوچ سمجھ کر، روایتوں کو تبدیل کیا جاتا ہے۔ کوئی دور تھا پی ٹی وی کا سنہرا دور، معاشرتی روایتوں سے بھر پور پروگرام، مشرقی حسن اور ریتی رواجوں سے مزین ڈرامے اور تفریحی پروگرام۔ معین اختر اورطارق عزیز شو جیسے گیم شو۔ صاف ستھرا مذاق، صاحب ذوق مہمان، سوبر آڈینز۔ نہ کوئی اخلاق سے گرا کھیل نہ جملہ، نہ درست جواب پر بے

Read more

پنجاب دی ونڈ

وبا کے دن اتنے طویل ہوئے کہ ہر خاص و عام دوسرے معاملات و موضوعات بھول گیا۔ بہت سے دوستوں کو فرصت میسر ہے لیکن ایک مزدور صحافی کو فرست میسر ہی کب آتی ہے۔ صوبہ پنجاب کی تقسیم اور جنوبی پنجاب صوبے کے قیام پر کچھ معروضات سپرد قلم کرنا تھیں لیکن کرونا باعث تاخیر ہوا۔ چودہ مارچ دوہزار بیس کو دیسی کیلنڈر کے مطابق چیتر کی پہلی تاریخ تھی۔ تاریخ میں پہلی بار جب پاکستان سمیت دنیا کے

Read more

کورونا وائرس، الزام تراشی اور سیاسی مفادات

کورونا وائرس کی تباہ کاریاں عالمی سطح پر بدستوری جاری ہیں۔ دنیا ابھی تک عالمگیر وبا سے نمٹنے کے لیے متفقہ لائحہ عمل نہیں اپنا سکی ہے۔ گزرتے وقت کے ساتھ وبا سے متعلق غیر مصدقہ معلومات، افواہوں اور فیک نیوز کا سلسلہ بھی زور پکڑتا جا رہا ہے۔ عالمی طاقتوں کے درمیان اختلاف رائے کے باعث صورتحال بہتر ہونے کے بجائے مزید سنگین ہو رہی ہے۔ امریکہ سمیت چندمغربی ممالک انسداد وبا کے لیے عالمی تعاون کو آگے بڑھانے

Read more

جدید فکر کا اہم فلسفی: فرانسس بیکن

322 قبل مسیح میں ارسطو فوت ہوا۔ اس سے پہلے افلاطون اور سقراط دنیا چھوڑ گئے۔ یکے بعد دیگرے تین عظیم فلسفی رخصت ہوئے تو مغرب کی سرزمین سے فلسفہ تو جیسے روٹھ ہی گیا۔ اس نے ایسی ہجرت کی کہ پھر مغرب کی زمین تقریباً دو ہزار سال تک کسی بڑے فلسفی کی راہ تکتی رہی۔ ایسا نہیں کہ اس دوران فلسفہ پر کام نہیں ہوا۔ کام ہوا مگر وہ اتنا شاندار نہیں تھا کہ تاریخ میں کوئی مقام

Read more

پاکستان فلم انڈسٹری کی منفرد لب و لہجے کی گلوکارہ ۔ مالا

آج کل ہمارے زیادہ تر نئے گلوکار ماضی کے مقبول گلوکاروں کے گائے ہوئے مقبول گانے جھنکار کے ساتھ گا کر مشہور ہو رہے ہیں۔ پاکستانی موسیقی کی تاریخ پر اگر ایک نظر ڈالیں تو ہمیں نظر آتا ہے کہ ماضی میں ہمارے فنکاروں نے کیسے بے سروسامانی اور پرانے موسیقی کے آلات کے ساتھ کام کر کے کتنے کتنے شاہکار اور رسیلے نغمے تخلیق کیے ہیں جو آج بھی ہمارے کانوں میں رس گھولتے ہیں۔ ایک ایک گانے کے

Read more

دنیا ہی بدل گئی

پچھلے چار مہینوں میں تو ہماری دنیا ہی بدل گئی ایک نظر نہ آنے والے وائرس کی بدولت۔ سونا جاگنا، کھانا پینا، آنا جانا، پڑھنا لکھنا، گھر دفتر، غرض سب کچھ ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔ یہ وبا ہے یا بلا جس نے مسجد، مندر، گردوارہ، چرچ، کعبہ، کلیسا سب سونے کر دیے، ۔ عبادت کے آداب بدل گئے۔ میل ملاپ، پکنک، پارٹیاں، میلے ٹھیلے، دعوت ہلا گلا سب بند۔ صرف گھر کی چہار دیواری اور گھر میں رہنے

Read more

کیا مولانا طارق جمیل نے میڈیا کے بارے میں کچھ غلط کہا ہے؟

احساس ٹیلی تھون ٹرانسمیشن کے موقعے پر اس وقت ایک عجیب وغریب صورت حال دیکھنے کو ملی، جب صراط مستقیم کا راستہ بذریعہ حوریں متعارف کروانے والے مشہور عالم دین مولانا طارق جمیل نے میڈیا کو اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جھوٹا قرار دیا۔ میڈیا کے کم و بیشتر تمام کرتا دھرتا جائے وقوعہ پر موجود تھے، جن کے سامنے یہ اشتعال انگیز انکشاف کرنا بلاشبہ اتنا ہی دل گردے کا کام تھا جتنا جگرا خان صاحب کی

Read more

دنیا بعد از کورونا

اگر سب سے پہلے ہم کورونا کے عذاب کو قرآن پاک کے اس حکم کے مطابق ہی پرکھیں جہاں اللہ تعالی فرما تے ہیں کہ بعض چیزیں آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنتی ہیں لیکن اس میں دراصل آپ کے لئے بھلائی اور خیر ہی پوشیدہ ہوتا ہے۔ تو اذیت اور کرب کے ان موسموں میں بھی خیر اور بھلائی کا تناسب مختلف حوالوں سے ایک خوشگوار حیرت اور ہمکتا ہوا امید فراہم کر نے لگا ہے۔ خواہ وہ

Read more

وزیراعظم صاحب، اس وقت تک بہت دیر ہو چکی ہو گی

تاریخ کا ناقابلِ تردید سبق ہے کہ کوئی فرد یا قوم غلطی کرنے سے نہیں، غلطی پر اَڑنے سے برباد ہوتی ہے۔ اسی طرح مشہورِ عالَم یونانی ڈرامہ نویس سوفوکلیز کا ایک قول ہے کہ غلط شخص کے مشورے پر عمل ایسے شخص سے مشاورت سے بھی زیادہ نفرین انگیز اور ناقابلِ معافی عمل ہے۔ موجودہ صورتحال کے تناظر میں ہمارے حکمرانوں کے فیصلے انہی اقوال کی زندہ تشریحات ہیں۔ اول اول خالصتاً طبی معاملے میں علماءِ دین سے مشاورت

Read more

کیا ہم واقعی اسلام پسند ہیں؟

فرض کریں آپ ایک ایسی عمارت میں رہتے ہیں جہاں اوپر نیچے دو خاندان آباد ہیں۔ ایک خاندان لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔ پچاس سال کی عمر سے زیادہ والے افراد باہر نہ نکلنے کی ہدایات پر سو فی صد عمل کر رہے ہیں۔ انتہائی ضرورت کے وقت ایک نوجوان تمام حفاظتی انتظامات کے بعد ہی گھر سے نکلتا ہے۔ گھر میں سینی ٹائزر کا مناسب بندوبست بھی ہے، ڈاکٹرز کی ہدایات کے عین

Read more

دیہات کا دھوکہ

ہم جب بھی شام کی چائے پر اکٹھے ہوئے وہ مجھے چائے پلانے اپنے دومنزلہ بنگلے کی چھت پر لے گیا۔ کیوں کہ وہاں کی ڈیکوریشن اس نے اپنی پسند سے خصوصی طورپر کروائی ہے۔ گھر کی وسیع چھت پر ڈیکوریشن کے لیے انہیں یہ منفرد آئیڈیا سوجا کہ اسے دیہاتی گھر کا لُک دیا جائے۔ چنانچہ ہرطرف گملے سجا کر سبزے اور خوبصورت پھولوں کی بہار لائی گئی۔ دیواروں پر مٹیالے رنگ کا گارا نما لیپ کیا گیا۔ ایک

Read more

صدر عارف علوی کے الفاظ کے استعمال پر سوشل میڈیا پر بحث: ’کوئی صدر اس قسم کی زبان کیسے استعمال کرسکتا ہے؟‘

سوشل میڈیا پر ویسے تو ہونے والے بحث مباحثے تیزی سے اپنا رخ بدلتے رہتے ہیں لیکن کبھی کبھی کچھ ایسے واقعات اور بیانات سامنے آتے ہیں جو ان گنت تبصروں کا دروازہ کھول دیتے ہیں۔ ایسا ہی ہوا پاکستان کے صدر عارف علوی کے ساتھ بھی جب منگل کو انھوں نے ایک پاکستانی نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا جس میں ان کے کہے گئے الفاظ سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگے۔ اپنے اس انٹرویو میں صدر عارف

Read more

کورونا وائرس: جب احتجاج کے باوجود ایک ڈاکٹر کو اپنے ساتھی کی قبر خود کھودنی پڑی

ڈاکٹر سیمون ہرلیولیز کے معاملے نے میڈیکل کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے انڈیا کے جنوبی شہر چنئی میں کووڈ 19 سے متاثرہ ڈاکٹر کی موت کے بعد عام لوگوں نے اس کی تدفین کی مخالفت کی۔ کورونا کی وجہ سے ہلاک ہونے والے کسی شخص کی تدفین کے خلاف احتجاج کا یہ دوسرا واقعہ تھا۔ چنئی کے سیمون ہرلیولیز نیورولوجسٹ تھے۔ وہ کووڈ 19 کا شکار ہوئے اور ان کی موت ہوگئی۔ ابھی تک یہ واضح نہیں

Read more

یوول حراری : کیا کرونا وائرس موت سے متعلق انسانی رویے کو بد ل دے گا؟

جدید دنیا اس بات پر یقین کرچکی ہے کہ انسان موت پر قابو پا کر اسے مات دے سکتا ہے، یہ ایک انقلابی رویہ ہے۔ لیکن تاریخ کے اوراق پلٹنے سے پتہ چلتا ہے کہ ماضی میں انسان آسانی سے موت کے منہ میں چلے گئے۔ جدید دور میں بھی اکثر مذاہب نے موت کو ناصرف ناگزیر مقدر قرار دیا، بلکہ اسے زندگی میں معنویت کے اہم سبب سے تعبیر کیاہے۔ اس سلسلے میں وضاحت یہ دی گئی کہ اصل

Read more

کرونا اور میمز بنانے والی قوم

کچھ ہفتے پہلے سوشل میڈیا پہ ایک پشتو ویڈیو بہت مشہور ہوئی تھی جس میں ایک بندہ دوسرے کو فون کرکے کچھ پیسے قرض مانگ رہا ہے اور دوسرا بندہ اُس کو کہتا ہے کہ اواز سنائی نہیں دے رہی جب بار بار کہنے پہ بھی دوسرے بندے کو سنائی نہیں دیتا تو یہ بندہ اپنے دوست کو مشورہ دیتا ہے کہ شاید سگنلز کا مسلئہ ہے تم کمرے سے باہر نکلو تاکہ میری اواز سنائی دے جس پہ دوسرا

Read more

وبا کے دنوں میں ایک فون کال

وہ وبا کے ابتدائی دن تھے جب حکومت کی طرف سے سب کو گھروں میں رہنے کے لیے کہہ دیا گیا تھا۔ وبا مشرق کے ایک شہر میں سردیاں گزار کر چپکے چپکے مغرب جا پہنچی تھی۔ سننے میں آ رہا تھا کہ رستے میں ایک شہر ایسا بھی پڑتا تھا جس کی گلیاں چمکتے پانیوں کے ساحلوں جیسی تھیں اور ہر کونے سے رنگ اور راگ لہریں لیتے تھے۔ اس شہر کے لوگ کسی زمانے میں اپنے سورماؤں کو

Read more

کرونا وائرس کا انٹرویو

ہم انٹر ویو لینے کے لیے کہاں جائیں، اسی سوچ میں گُم تھے کہ ہر گلی، ہر کوچے سے کرونا کا شور سنائی دینے لگا۔ سو زیادہ دور جانے کے بجائے، قریبی محلہ میں ہی ایک گھر میں ملاقات کے لیے چلے گئے۔ میڈیا کے ساتھیوں نے کرونا سے اِس قدر ڈرایا ہوا ہے کہ ہم تو کیا، ہمارے کیمرے اور مائیک بھی پلاسٹک میں لپٹے ہوئے تھے۔ داخل ہوتے ہی عادتًا سلام عرض کرتے کرتے رُک گئے۔ ارے بھائی،

Read more

قومی حکومت کا خواب اور نیب کی دستک

عہد خرابہ میں وزیر اعظم عمران کی بجائے اگر نواز شریف یا کوئی اور ہوتا تو کیا وہ بھی یہی کرتا جو عمران خان حکومت کر رہی ہے۔ بالکل یہی کرتا اور یہی کرسکتا تھا۔ مسئلہ تو نظام کا ہوتا ہے۔ چہرے بدلنے سے تو تبدلی نہیں آتی ہے اور جب تبدیلی بھی کنٹرولڈ ہو تو پھر جرات و بہادری دکھانے پر گھر جاتا پڑتا ہے یا پھر پھانسی گھاٹ پہنچادیا جاتا ہے۔ حالات واقعات کے مطابق عمران خان ٹھیک

Read more

نظر بد – اسلامی ممالک میں موجود عقائد

ڈاکٹر علی علومی، نے یونیورسٹی آف کیلی فورنیا، امریکا سے پی ایچ ڈی مکمل کی اور اب پین سلوانیہ اسٹیٹ یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں اور تاریخ پڑھاتے ہیں۔ ان کی دلچسپی کے موضوعا ت میں اسلامی تاریخ، مشرق وسطیٰ کی جدید تاریخ، مذہب کی تاریخ وغیرہ شامل ہیں۔ ڈاکٹر علی ایپل پوڈکاسٹ پر ”ہیڈ آن ہسٹری“ کے نام سے ایک مقبول پروگرام بھی کرتے ہیں۔ کچھ عرصے سے انہوں نے سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹر پر اسلامی

Read more

65 کی پاک بھارت جنگ اور مفروضہ غداران وطن کا من گھڑت قصہ

ستمبر 1965 کی ایک تاریک رات تھی۔ امرتسر سے بھارتی بمبار طیاروں کا ایک سکواڈرن پاکستان پر حملہ کے لیے تیار کھڑا تھا۔ ابھی روانگی کا حکم نہیں ملا تھا۔ اچانک ہوا بازوں کو ایک جگہ اکٹھا ہونے کے لیے کہا گیا۔ جیسے ہی ہوا باز وہاں پہنچے تو ایک سینئر افسر نے انہیں ٹریفک پولیس کے زیر انتظام استعمال ہونے والی سیٹیاں تقسیم کی اور سمجھایا کہ جیسے ہی وہ سرگودہا ائیر بیس کی طرف روانہ ہوں تو انہیں

Read more

کرونا کے ساتھ رہنا سیکھنا ہو گا

آج کے کالم کا عنوان دیکھ کر آپ سو چ رہے ہو ں گے کہ کرونا سے تو بچنا اور لڑنا ہے اورمیں اس کے ساتھ رہنے کی بات کرنے جا رہا ہوں۔ جی ہمیں کروناسے کا میابی سے بچنے اور لڑنے کے لئے ہی اس کے ساتھ رہنا سیکھنا ہے۔ دراصل بات یہ ہے کہ ہمیں اب اس تلخ حقیقت کو تسلیم کر نا اور انتہائی سنجیدگی سے لینا ہو گا کہ کرونا وائرس ایک خطر ناک وبا  کی

Read more

کیا صدر مملکت کو صرف یہی ایک گناہ نظر آیا ہے؟

پاکستان میں کوروناکی وبا شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ معاشی صورتحال کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں بھی نرمی کی جارہی ہے۔ لیکن ماہرین کے مطابق یہ نرمی کیسز کے بڑھتے ہوئے صورتحال کے پیش نظر نقصان دہ ثابت ہوگی۔ اسی نرمی کے پیشِ نظر مساجد کو کھولنے کی بھی مشروط اجازت دی گئی۔ لیکن جوں جوں وقت گزرتا جارہا ہے بڑی شدو مد سے اسی بات پر زور دیاجا رہا ہے کہ اگر کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو

Read more

ہندوستان کے خواجہ سرا

مغلیہ دور میں خواجہ سرا حرم کی تمام سر گرمیوں پر نظر رکھتے تھے اور اُس کی اطّلاعات بادشاہِ وقت کو پہنچاتے تھے۔ اُن کا دربار میں کافی اثر ہوتا تھا۔ اکثر امرا بادشاہِ وقت کی خوش نودی کے لیے بھی اُنھیں استعمال کرتے تھے۔ مغلیہ دور میں محمد شاہ رنگیلا کے عہد میں خواجہ سراﺅں کو ایک خاص حیثیت حاصل ہوئی۔ ”فرہنگِ آصفیہ“ میں اِس کا ذکر یوں ہے: ہمارے ہندوستان میں محمد شاہ رنگیلے کے وقت سے اِس فرقے

Read more

"تاریخ میں پہلی بار” – اجتماعی نرگسیت

سیاسی معاشرے کی تشکیل میں شہریوں کے خیالات کو یکجا کرکے مخصوص پالیسی اور تجاویز مرتب کی جاتی ہیں جو کہ معاشرے میں معاشی و اقتصادی ترقی کی رہ ہموار کرتی ہیں۔ اس مقصد کے لئے موثر سیاسی قیادت، وژن اور قومی احساس کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم، ہمارے ملک میں سیاسی کلچر کی کمی اور کمزور سیاسی حکومتوں کی وجہ سے ایسی پالیسی تشکیل نہ دی جا سکی۔ سیاسی کلچر میں تبدیلی بہت پہلے رونما ہو چکی تھی لیکن

Read more

پاکستان کی معیشت کو سہارا مل گیا

کورونا وائرس نے دنیا بھر کی مضبوط معیشت کے حامل ممالک کو بے بس کر کے رکھ دیا ہے۔ سوچیں ان حالات میں پاکستان کا اپنی معیشت کو بحال رکھنا کس قدر مشکل امر ہوگا۔ ماہرین اقتصادیات پہلے سے ہی اس بات سے خوفزدہ ہیں اور برملا اظہار بھی کر چکے ہیں کہ کورونا وائرس جہاں خطرناک حد تک قیمتی جانیں لے لے گا، وہیں اس وبا کی وجہ سے ملک کی معیشت شدید ترین مالی بحران کا شکار ہوجائے

Read more

وزیراعظم کورونا پہ قوم کو متحد کرنے میں ناکام کیوں رہے؟

پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو رپورٹ ہوا تو سندھ پہلا صوبہ تھا جس نے انتہائی تیزرفتاری سے نہ صرف اس قدرتی آفت سے بچاؤ کے اقدامات اٹھانے شروع کیے بلکہ ایک اسپیشل ٹاسک فورس بنا کر اپنے صوبے کی عوام کی صحت و زندگیوں کی حفاظت کے لئے عملی طور پر کام شروع کیا۔ سندھ حکومت نے سب سے پہلے ملک میں لاک ڈاؤن کرکے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش کی جس

Read more

تھدڑی کا تہوار: کورونا وبا میں خان صاحب اور شاہ صاحب کے نام کے ڈنکے

کوہستان سمیت پوری دنیا کے ہندو بھائی بہنوں کو میری طرف سے تھدڑی تہوار کی ڈھیروں مبارکباد۔ اس دن ہم لوگ روایتی کھانوں سے تھوڑا ہٹ کر خصوصی طور پر میٹھے پکوانوں کا بندوبست کرتے ہیں۔ صدیوں سے یہ روایت چلی آ رہی ہے کہ تھدڑی کے دن خاص طور پر میٹھی روٹی ہم اپنے دوستوں یاروں اور محلے داروں کے ساتھ مل کر کھاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اکثر دوست محلے دار پوچھتے پھرتے ہیں کہ بھائی تھدڑی

Read more

عشق اسلام اور فلاحِ انسانی

کچھ دنوں سے ایک عجیب سے فلسفے میں الجھ گئی ہوں۔ کچھ چیزیں ایسی سامنے آئیں جن پہ کبھی اس انداز میں سوچا نہیں۔ ضرورت نہیں پڑی یا پھر شاید ڈائریکشن نہیں ملی کبھی اس طرح۔ ایک سوچ تو وہ وہ آئی تھی کہ ہمیں مذہب ایک انجام، ایک سزا، جزا کے پیمانے پر رکھ کر سکھایا جاتاہے۔ یہ نہیں بتایا جاتا کہ یہ فرض ہے تو یہ کرنا ہی کرنا ہے۔ ذرا سا کام یا فرض نبھاتے ہی جزا

Read more

کیا الحاد یا تشکیک ابنارمل رویوں کا نام ہے؟

تحقیق و جستجو کی دنیا ایمان و یقین کی دنیا سے بالکل ہی مختلف ہو تی ہے اور کثیر الجہتی کا یہ جہان ایک جہان دیدہ اور صاحب بصیرت طالب کو بہت زیادہ بے چین و بے قرار کیے رکھتا ہے۔ اس قسم کی فکر رکھنے والے لوگ Belief system سے بہت آگے نکل جاتے ہیں اور مسلسل نئے سے نئے جہان کو کھوجنے کی ایک ایسی علت اور عادت کا شکار ہو جاتے ہیں جسے ہم ”جاننے کا نشہ“

Read more

ارطغرل: مفروضہ قوم کی داستان عشق

ڈاکٹر محسن عباسی، ایک شفیق استاد اور دل سے عزیز دوست ہیں، علیم الحق حقی کے بدرجہ غایت مداح ہیں۔ حقی صاحب کی تحریروں کو تصوف میں تولتے ہیں۔ ان کے نزدیک عمیرہ احمد اور ہاشم ندیم کی تحریروں میں حقی رنگ نمایاں ہے۔ میں ان سے متفق ہوں۔ زمانہ طالب علمی میں جب عشق اپنے عروج پر تھا تو فرمائش ہوئی کہ ”پیر کامل“ مکمل پڑھ کر اطلاع ان کی خدمت میں پیش کروں۔ لہذا اس فرمائش کی پاسداری

Read more

وائلن نواز سعید احمد کی کھری کھری باتیں

گراموفون ریکارڈ، کیسٹ، سی ڈی، ریڈیو پاکستان اور دیگر ایف ایم اسٹیشنوں پر لگنے والے فِلمی اور غیر فِلمی گانے ہوں یا ٹیلی وژن پر موسیقی کی لایؤ محفلیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اِن سب کی ایک مشترکہ چیز۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میوزیشن یا سازندے۔ یہ ہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تو موسیقی کا جہاں بھی آباد ہے۔ میں تو یہاں تک کہوں گا کہ گیت و غزل خود سازندوں کے آگے ہاتھ باندھے کھڑے ہوتے ہیں۔ اِس میں

Read more

کیا ہماری سیاست جنات کے سردار کی کہانی ہے؟

جب ہم سب چھوٹے تھے تو کمپیوٹر اور موبائل فون نہیں تھے۔ فیس بک، چیٹنگ یا رات کو ڈیٹنگ والی لمبی لمبی موبائل فون کالز کا زمانہ نہیں تھا۔ ہم سب سکول کے بعد گلیوں محلوں کی دھول مٹی میں کھیل کود کر دوپہر گزارتے۔ شام کو بڑوں کی ڈانٹ اور استادوں کے ڈنڈے کے خوف سے تختیوں اور کاپیوں پر سکول کا کام کرتے جسے بعد میں ہوم ورک کہا جانے لگا۔ رات ہوتی تو بچے بڑی بوڑھیوں، نانیوں

Read more

23 اپریل :کتاب کا عالمی دِن!

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں آج 23 اپریل کو کتابوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ کورونا کے دوران جہاں مایوسی، خوف و ہراس کا راج ہے، وہاں ہی تنہائی میں کتابیں ہماری بہترین دوست، معاون ہیں، یہ وقت ہے کہ کتابوں کی افادیت زیادہ ہوتی جا رہی ہے۔ ٹیکنالوجی اورانٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے وقت کے ساتھ ساتھ کتب بینی کا رجحان پہلے جیسا نہیں رہا تاہم اب بھی ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو

Read more

مطالعہ مذہب کہاں سے شروع کیا جائے؟

مذہب کا مطالعہ کہاں سے شروع کیا جائے؟ اکثر دوست جب ملتے ہیں تو مختلف کتب سے متعلق پوچھتے ہیں، یا ان سے متعلق بحث کرتے ہیں، سوشل میڈیا پر بھی مختلف گروپس میں پوچھا جاتا ہے کہ: فصوص الحکم کسی دوست کے پاس ہے؟ فتوحاتِ مکیہ کا ترجمہ چاہیے۔ الاسلام مولانا وحیدالدین خان چاہیے۔ تصوف پر اچھی کتب کے لنک دیں۔ میزان چاہیے۔ وغیرہ وغیرہ۔ عام طور پر ایسی خواہشات کا اظہار دو طرح کے لوگ کرتے ہیں۔ پہلی

Read more

ارتھ ڈے- ایک عزم اور ہم سب کی ذمے داری

22 اپریل کو دنیا بھر میں ”ارتھ ڈے“ منایا جاتا ہے۔ ارتھ ڈے باضابطہ طور پر پہلی بار 1970 میں تقریباً 193 سے زائد ممالک میں ایک عالمی دن کے طور پر منایا گیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا، قدرتی ماحول کی حفاظت، موسمی تبدیلی اور قدرتی آفات سے زمین اور جانداروں پر ہونے والے اثرات کو کم سے کم کرنا نیز عوام اور آنے والی نسلوں کو بھی ان تمام مسائل

Read more

شعبہ صحت کی زبوں حالی اور بیماریوں میں گھرا پسماندہ طبقہ

پاکستان آج کرہ ارض کے دیگر ملکوں کی طرح کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران کا شکار ہے، ہمارے لوگوں کی صحت اور معاشی بہبود سخت خطرے میں ہے۔ کورونا وبا نے واضح طور پر بتا دیا ہے کہ ہم عدم مساوات کے موجودہ معاشی نمونہ کے ساتھ آگے نہیں بڑھ سکتے جس میں صحت پر خرچ قومی پیداوار کے 2 فیصد سے بھی کم ہے۔ آج ملک کو ایک مساویانہ نظام کی ہمیشہ سے زیادہ ضرورت ہے جس

Read more

وبا کے دنوں میں دوسرا محبت نامہ

شاید میں اتنی جلدی تمہارے نام دوسرا نامہ نہ لکھتی۔ لیکن جانتے ہو کیا ہوا۔ کھو جانے اور کھو دینے کا خوف صبر، ٹھہراو، بے نیازی سب کو ختم کرکے انسان کو اضطراری امپلسیو، بے صبرا اور لالچی بنا دیتاہے۔ اس موسم میں جو اپریل کا ہے مجھے الرجی ہوتی ہے چھینک چھینک کے بے حال ہو جاتی ہوں۔ آنکھوں سے پانی، چہرہ عجیب سرخ، اور اینٹی الرجی کی وجہ سے ایک عجیب کیفیت طاری رہتی ہے۔ کہ دماغ سویا

Read more

صبر اور خوف کی جنگ

امریکہ ان دنوں کووڈ نائنٹین یا کرونا وائرس سے بری طرح متائثر نظر آ رہا ہے اور اس ملک میں ہزاروں اموات ہو چکی ہیں جو کہ دنیا کے دوسرے ممالک کی نسبت کہیں زیادہ ہیں۔ اگر آپ کو اپنے شہر ہیوسٹن کی صورتحال بتاؤں تو باقی ملک کی طرح یہاں بھی زندگی اب پہلے جیسی نہیں رہی۔ روزمرہ کے معاملات اور شیڈیولز، سب کچھ کرونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ وبا پھیلنے سے پہلے یہاں کرونا کا کچھ

Read more

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے جراثیم کش گزر گاہیں کتنی مفید ہیں؟

اسپتالوں، بازاروں، عبادت گاہوں، عمارات اور دفاتر کے لیے جراثیم کش گزر گاہوں کی تنصیب آپ نے اخبارات، ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا پر دیکھی ہوں گی۔ یہ راستے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کتنے مفید ہیں؟ دسمبر 2019 میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس سے اب تک دنیا میں تقریباً 24 لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ یہ وائرس جسے سارس۔ کووی۔ 2 کا نام دیا گیا ہے، زیریں نظام تنفس کو

Read more

تین جانور، تین کہانیاں

ایک دم اور چار ٹانگوں کے علاوہ ان تینوں جانوروں میں جو قدر مشترک ہے وہ ان کی وفاداری اور محبت کے انمول سبق ہیں۔ ایک ایسے دور میں جب یہ چیزیں انسانوں میں۔ چلیں رہنے دیں، کہانیاں پڑھیں۔ شہزادہ سلیم یعنی جہانگیر بادشاہ عرف شیخو سے تو ہم سب بخوبی آگاہ ہیں۔ ایک کہانی کے مطابق موصوف کی نوجوانی کی محبت کی بھینٹ میں بے چاری انارکلی زندہ دیوار میں چنوا دی گئی۔ تاہم اسی بادشاہ کے نام پر

Read more

لاک ڈاؤن میں گھرے بچے

کرونا کا خوف، حکومتی اور ڈاکٹری پابندیاں، اور والدین کی سختی، نرمی اور پیار سب ایک طرف لیکن بچوں کی اپنی ایک تصوراتی دنیا ہوتی ہے جس کاوہ خود کو بادشاہ سمجھتے ہوئے اصو ل و ضوابط طے کر لیتے ہیں اور دوستوں کے علاوہ کسی کو اس میں گھسنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔ دوستوں سے گپیں لگا نا، بے تکی اور من گھڑت کہانیاں دوستوں کو سنانا، دو ستوں سے پن و پنسل کا تبا دلہ کرنا، چھٹی

Read more

انتون چیخوف کا افسانہ: "دکھ”

پہاڑوں سے گھرے اس گاؤں سے جہاں باکو رہتا تھا بڑے شہر کا فاصلہ پچاس کلو میٹر تھا۔ باکو ایک ترکھان تھا، خراد کی مشین اس کی زندگی کا محور تھی، اسے اپنی خراد اور اپنے ہنر پر بڑا فخر تھا۔ وہ اس خراد پر لکڑی کی خوبصورت چیزیں ایسی مہارت سے بناتا کہ دور دور سے لوگ دیکھنے آتے ۔ لیکن اسے عرصے سے شراب کی لت پڑی ہویٔ تھی۔ خراد سے جتنے پیسے کماتا، آس پاس کے علاقوں

Read more

پشتو زبان پھر سے طلوع ہو رہی ہیں

ماہرین لسانیات کے مطابق جو زبان جمود کی شکار ہوجاتی ہیں وہ فنا ہو جاتی ہیں اور ایسی زبانوں کو مردہ زبانیں کہا جاتا ہے۔ فنا کے خطرے سے دوچار زبانوں کی تعداد 2400 کے قریب ہیں۔ ماہرین کے مطابق 14 دنوں میں ایک زبان فنا ہوجاتی ہیں اور اس وقت دنیا سے 231 زبانیں مکمل طور پر مٹ چکی ہیں۔ جمود کی شکار زبانوں میں ایک زبان پشتو بھی تھی جو زمینی حالات و اقعات، تدریس ابلاغ اور مارکیٹ

Read more

جب خفیہ والوں سے واسطہ پڑا

1985ء کا سال تھا۔ میں ان دنوں بی اے کا امتحان دے کر فارغ تھا۔ وقت گزاری کے لیے واحد مشغلہ مقامی لائبریری سے نسیم حجازی کے ناول ختم کرنے کے بعد اب اگلی منزل رومانوی ناول تھے۔ محلے میں ہی رہائش پذیر میرے ایک دوست ندیم بی.ایس۔ سی کا امتحان دے کر فارغ ہوئے تھے۔ ہم دونوں کو اپنی انگریزی، خصوصاً انگلش گرائمر مزید درست کرنے کا بھوت سوار ہو گیا۔ اس ٹاسک کوعملی شکل جامہ پہنانے کے لیے شہر

Read more

سچا کون: ٹرمپ یا ٹیڈروس؟

فروری کے مہینے میں خنکی اور دھوپ کے ملاپ سے پھول اور انسان دونوں ہی کھل اٹھتے ہیں، لیکن 2020 کے موسم بہار میں یہ دونوں ہی جاندارمر جھا رہے تھے۔ 26 فروری کو پاکستان میں پہلا کورونا کیس رپورٹ ہوا لیکن اس سے قبل یہ وبا چین میں سینکڑوں انسانوں کی جان لے چکی تھی۔ دنیا کے مخلتف ممالک میں اس کا پھیلاؤ بڑھنے لگا تھا، اس سے قبل بھی کئی اقسام کے وائرس مختلف ادوار میں انسانی خلیوں

Read more

اسوان بند کی ٹیکنالوجی میں گناہوں کا تمام بوجھ دھل گیا

دریائے نیل کا پانی رواں دواں ہے اس پر کروز اپنی مخصوص رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔ کروز اس وقت ملکی اور غیر ملکی سیاحوں سے لدا ہوا ہے باہر اندھیرا ہے کروز اندر سے بقعہ نور بنا ہوا ہے۔ سٹیج پر آسمانوں سے اتری اپسراوں کی مانند بیلے ڈانسر اپنی تمام حشر سامانیوں کے ساتھ جلوہ گر ہے۔ موسیقی کی دھنوں کے ساتھ ساتھ اس کے رقص کے زاویے بھی بدل رہے ہیں وہ کبھی سٹیج پر اپنے

Read more

سندھی اشاعتی ادارہ جو لاک ڈاؤن میں مفت کتابیں بانٹ رہا ہے

کسی فلسفی کا کہنا ہے کہ، ”وہ گھر، جس میں کتابیں نہ ہو، اس جسم کی مانند ہے، جس میں روح نہ ہو“ ۔ سو کتاب اور انسان کا ساتھ کافی زمانوں سے رہتا آیا ہے۔ اب جب پوری دنیا کرونا کی وجہ سے گھروں میں بند بیٹھی ہے، تب کتاب دوست حضرات اس مشکل گھڑی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور زیادہ سے زیادہ کتابیں پڑھی جا رہی ہیں۔ میں نے اپنی زندگی کا پہلا ناول ”غلامن جو بیڑو“

Read more

مسئلے کے حل کا مردانہ خول – بے حسی یا حفاظتی ڈھال؟

مشابہت کچھوے کے خول سی سخت، انجذاب سماعت جیسی خصوصیات سے مزین، ایک نہ نظر آنے والا خول، جو مرد خود پر ہر مشکل سے نبٹنے کے لیے بن لیتا ہے۔ یہ خول نظر نہ آنے کی وجہ سے کم ہی زیر بہث لایا جاتا ہے، اس خول کے محرکات کیا ہیں؟ اسکا دورانیہ کتنا ہے؟ کب اور کیسے ختم ہوتا ہے؟ آئیے اس کا جائزہ لیتے ہیں۔ نفسیاتی لحاظ سے مرد بہت ہی حساس مخلوق ہے لیکن رونے سے

Read more

استاد کی عزت

جج صاحب یوں بیٹھے تھے جیسے مولوی حلوے کے انتظار میں بیٹھتے ہیں۔ سامنے دونوں گروہ بیٹھے تھے جن میں ایک استاد غلام علی صاحب تھے۔ جن پر الزام تھا کہ انہوں نے چودھری علی بخش کے چہیتے بیٹے کو ذاتی رنجش کی بنا پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ جب کے استاد غلام علی کا موقف تھا انہوں نے حیدر کو ذاتی رنجش کی وجہ سے نہیں بلکہ سبق یاد نہ کرنے کی وجہ سے مارا ہے۔ اور اتنا

Read more

کیوبا سے سیکھنے کا سبق

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وباء کے دوران قطر انیسواں ملک ہے جہاں کیوبا نے سو افراد پر مشتمل ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی ٹیم بھیجی ہے اس طرح کیوبا ایک عالمی لیڈر کے طور پر ابھر کے سامنے آیا ہے جو اتنے سارے ممالک میں ڈاکٹرز کی ٹیم بھیج رہا ہے۔ اٹلی، چائنہ سمیت لاطینی امریکہ کے کئی ممالک میں ڈاکٹرز بھیجے گئے ہیں۔ کیوبا ایک چھوٹی سی ریاست ہے (گیارہ ملین آبادی) جہاں کمیونزم رائج ہے۔ اس کے

Read more

مختلف مذاہب اور سائنس کی نظر میں روزہ

روزہ اُردو زبان کا لفظ ہے جسے عربی میں صوم، سنسکرت میں ورت اور انگریزی میں فاسٹنگ کہا جاتا ہے۔ مذہبی لحاظ سے روزے کا بنیادی مقصد روحانی اور جسمانی طاقت کے حصول کے ساتھ ساتھ خدا کا قرب حاصل کرنا، گناہوں کی بخشش، ثواب کا حصول کے علاوہ کچھ مذاہب میں سوگ کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ سائنسی حساب سے یہ جسمانی اور ذہنی صحت کے حوالے سے بے شمار افادیت کا حامل ہے۔ دنیا میں روزے

Read more