بدلاو کی چڑیا

کہتے ہیں کسی شہر میں ایک پاگل رہتا تھا جو روزانہ شہر کے دروازے پر کھڑا ہو جاتا اور سارا دن چلاتا رہتا، لوگو اٹھ جاو اب۔ اپنے حق کے لیے لڑو۔ کب تک یونہی غلامی کرتے رہو گے۔ لوگ اس کی باتوں پر ہنستے اس کا مذاق اڑاتے، کہ غلامی ختم ہو گی کیسے ہو گی کون کرے گا۔ کس کو موت آئی ہے عذاب اپنے سر لینے کی۔ پاگل ناقابل برداشت ہو جاتا تو وہ اسے پتھر مارتے مگر وہ پاگل بھی ڈھیٹ تھا مار کھاتا رہتا مگر پھر شروع کر دیتا وہی رام لیلا۔

Read more

’لو جہاد‘ قانون کے تحت انڈیا میں پہلی گرفتاری: ’میں بے گناہ ہوں، لڑکی سے کوئی تعلق نہیں‘

’لو جہاد‘ ایک ایسی اصطلاح ہے جو قدامت پسند ہندو تنظیمیں استعمال کرتی ہیں اور اس سے ان کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ مبینہ طور پر مسلمان لڑکے پیار محبت اور شادی کے چکر میں پھنسا کر ہندو لڑکیوں کا مذہب جبراً یا دھوکہ دہی کے ذریعے تبدیل کرواتے ہیں۔

Read more

اِنسانی رشتوں کو گُھن کیوں لگا۔

اپنے حصار سے نکل کر دوسروں سے ہمکلام ہونا اور ان کی ان کہی کو بھی سن لینا محنت طلب اور مشکل کام ہے اور انسان اپنے لیے آسانیاں ڈھونڈنے کا آرزو مند رہتا ہے۔ جب دوسرے ہمیں مدد کے لئے پکارتے ہیں تو انہیں خبر ملتی ہے کہ انہیں بچانے کا ہم میں یارا نہیں ہے۔ شاید ہم میں صرف دوسروں کو مریض اور خود کو ڈاکٹر بنانے کا یارا ہے۔ جو نہی کوئی ہمیں اپنا مسئلہ بتاتا ہے ہمارے ذہن میں ان کے مسئلے کا حل متشکل ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

Read more

دیتے ہیں دھوکہ یہ بازی گر کھلا

ملک پاکستان کے علاقہ گوجر خان کے نواح کی خبر ملاحظہ فرمائیں جہاں، میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا اور اس کے نتیجے میں بیوی نے 3 بچیوں سمیت کنویں میں چھلانگ لگا دی۔ اہل محلہ کے اکٹھے ہونے پر بد نصیب ماں کو تو زندہ نکال لیا گیا، تاہم 3 معصوم پھول ہمیشہ کے لئے مرجھا کر، ابدی راحت کی تلاش میں اپنے خالق کے ہاں روانہ ہو گئے۔ اس حادثہ جانکاہ نے قلب و ذہن پہ اس قدر اثر کیا کہ سمجھ نہیں آتی تھی کہ بندہ کس سے پوچھے اور کہاں جائے۔

Read more

سیاست عوام کی زندگی سے اہم نہیں!

عالمی و ملکی سطح پر کورونا کی لہر میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، متاثرہ مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ایک ہی روز میں 59 افراد وفات پا گئے ہیں، جبکہ 3 ہزار سے زائد نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے، دوسری طرف حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان جلوسوں اور جلسوں کے انعقاد کے بارے میں اختلاف رائے ختم ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہا ہے۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے کورونا سے پیش آنے والی صورت حال کے بارے میں پارلیمانی قائدین کا اجلاس طلب کیا تھا، لیکن حزب اختلاف کی جماعتوں نے شرکت نہیں کی ہے۔

Read more

ذوالفقار شاہ: علاج کے لیے انڈیا جانے والے انسانی حقوق کے کارکن وطن واپسی پر واہگہ بارڈر سے کیسے لاپتہ ہوئے؟

زہر خورنی کا علاج کروانے کے غرض سے انڈیا جانے والے انسانی حقوق کے کارکن ذوالفقار شاہ تقریباً سات برس وہیں پھنس گئے۔ تاہم جب آخر کار انڈین سرکار

Read more

ریپ کا شکار 15 سالہ لڑکی سے ملزم کی عدالت میں شادی کیسے ممکن ہوئی؟

وہ کونسی قانونی خامیاں ہیں جن کی وجہ سے ایک کم عمر بچی کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنانے والا ملزم اسی لڑکی سے شادی کر کے قانون کے شکنجے سے بچ نکلا؟

Read more

فضائی الودگی: سالانہ قریبا 70 لاکھ افراد کی اموات کا سبب:

فضائی آلودگی، دنیا بھر میں سالانہ قریباً 70 لاکھ افرادکی اموات کا سبب ترقی پذیر ممالک کو ماحولیاتی آلودگی کے سنگین چیلنجز سے دوچار قادر خان یوسف زئی صاف ماحول صحت مند زندگی کی علامت و ناگزیر ہے۔ فضائی آلودگی کو انسانوں میں قبل ازوقت اموات کی ایک بڑی وجہ قرار دیا جاتا ہے۔ اس وقت فضائی آلودگی کی وجہ سے چوتھے نمبر پر قبل ’ازوقت اموات‘ واقع پذیر ہو رہی ہیں، اس سے قبل ہائی بلڈ پریشر، تمباکو نوشی

Read more

سیاست میں آخری بات ہوا ہی نہیں کرتی

اس بات میں کوئی شک نہیں پی ڈی ایم میں کوئی بھی ایسی جماعت شامل نہیں جس کے متعلق یہ بات کہی جا سکے کہ وہ کسی نہ کسی دور میں کسی نہ کسی سطح پر صوبائی یا وفاقی حکومت میں شامل نہ رہی ہو یا مختلف اوقات و ادوار میں کسی نہ کسی حکومت کی حمایت نہ کرتی رہی ہو لیکن اس بات کو بھی مد نظر رکھناق چاہیے کہ پاکستان میں کسی بھی سیاسی یا عوامی حکومت کو

Read more

جادو اور سحر کاری

‌دین ہمارا اوڑھنا بچھونا ہونا چاہیے تھا۔ ہماری طرز زندگی مثالی اور باقیوں کے لیے نمونہ ہونی چاہیے تھی لیکن ہم نے اس مقدس کتاب کو طاق پر رکھ دیا جو ہماری رہنمائی کرتی، ہمیں زندگی گزارنے کا صحیح ڈھنگ اور طریقہ سکھاتی۔ ہم مذہب اور مذہبی روایات سے کنارہ کش ہو گئے ہیں۔ جس پیڑ کی جڑیں کمزور ہو جاتی ہیں وہ تیز آندھی کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ ہماری جڑیں کمزور ہو گئی ہیں اس لیے ہمیں کوئی بھی بڑی آسانی سے بے وقوف بنا لیتا ہے۔

Read more

مرد و عورت کی بلا امتیاز تربیت: وقت کی ضرورت

تربیت کی بات کریں تو یہ صرف عورت کی نہیں بلکہ مرد اور عورت دونوں کی ہونی چاہیے اور بلا امتیاز ہونی چاہیے۔ یہ حقیقت ہے کہ ایک عورت با حیا اور وفا کی پیکر ہے اور اس کے ساتھ اس کی تربیت اعلی سطح پر کی گئی ہے تو وہ واسطہ اور بلاواسطہ نسل در نسل کی تربیت کرتی ہے لہذا ایک عورت کا مضبوط ہونا ضروری سمجھا جاتا ہے۔ چونکہ مرد اور عورت دونوں نہ صرف گھر گر ہستی چلاتے ہیں بلکہ اس معاشرے کو بناتے ’سنوارتے اور بگاڑتے ہیں۔ اس لئے دونوں کی تربیت یکساں اہمیت کی حامل ہے۔

Read more

اسحاق ڈار کی ہارڈ ٹاک

بی بی سی کا ایک پروگرام ہے، نام ہے ”ہارڈ ٹاک“ ، اس کے مہمان بنے ہمارے جناب سابقہ وزیر خزانہ، محترم اسحاق ڈار صاحب۔ اب یہ مجھے نہیں پتہ کہ اس پروگرام میں شرکت کا مشورہ انہیں کس نے دیا، اور یہ ہمت انہوں نے کس کے کہنے پر کر لی۔

لیکن وہ جو بھی سوچ کر گئے تھے، لگتا کچھ ایسا ہی ہے کہ اس میں کامیاب نا ہو سکے۔ وجہ ہارڈ ٹاک کے اینکر کے تابڑ توڑ سوالات، بلکہ کہہ لیجیے کہ تابڑ توڑ حملے۔ جن کا سامنا، گردن کی ہڈی میں بیماریوں کا سامنا کرنے والا یہ شخص تو بالکل بھی نہیں کر سکتا تھا۔

Read more

جدت پسندی کے نقصانات

سائنس کی معجزانہ صلاحیتوں سے کون واقف نہیں ہر انسان اس حقیقت کو باخوبی جانتا ہے آج کے جدید دور سے پرانہ دور یا یہ کہہ لیں آج سے تیس چالیس سال پہلے کا دور بہت زیادہ مختلف تھا۔ یہ رنگ برنگی ایجادات جن کا آج کے دور میں استعمال کیا جاتا ہے اس وقت میں ان کا نام و نشان بھی نہ تھا جدت پسندی سے تو لوگ اس وقت بھی واقف تھے اور جدید سے جدید ایجادات کے

Read more

مبارک ہو

پانی ہمیشہ پستی کی جانب ہی بہتا ہے ایسا ہی معاملہ علم و فضل کا بھی ہے ’یہ بھی اسی کی طرف بہتے ہیں جو عاجز ہو کر مانگے۔ اسی کو سیراب کرتے ہیں جس میں جذب کی صلاحیت ہو۔ اسی کو فائدہ پہنچاتے ہیں جو یہ فیض آگے منتقل کر سکیں۔ اپنا کوئی بھی اچھا عمل‘ کوئی گیان دھیان کی بات ’کوئی بہترین ٹوٹکہ یا کوئی بھی باعمل نصیحت جو کسی کے کام آ جائے اور فائدہ مند ہو

Read more

ہم آخر ہیں کون؟

میری سات سالہ بیٹی کے معصوم سوال اکثر مجھے لاجواب کر دیتے ہیں کہ بہت سوچ بچار کے بعد بھی میرے دماغ کے کسی گوشے سے کوئی ایسا جواب نہیں مل پاتا جو اس کی متجسس سوچ کو مطمئن کر سکے۔ آج صبح یوٹیوب پر ایک ویڈیو دیکھتے ہوئے وہ رکی اور اپنے مخصوص انداز میں میرے پاس آ کر بولی :۔ ماما، سکھ برے ہوتے ہیں؟ نہیں بیٹا۔ سکھ برے نہیں ہوتے۔ جیوز؟ نہیں۔ ہرگز نہیں کرسچنز؟ نہیں بیٹا

Read more

چلیں 2021 خود مختار فلسطین کے نام کرتے ہیں

فلسطین کے ساتھ پاکستانیوں کا نام کا مذہبی رشتہ ہے۔ مگر یہی مذہبی رشتہ کی تڑپ چین کے مسلمانوں کے لئے نظر نہیں آتی ہے۔ بوسنیا، چیچنیا اور دیگر خطہ کے مسلمانوں کے لئے بھی نہیں ہے۔ شہ رگ پرمودی پنجے گاڑئے کشمیریوں کا خون نچوڑ رہا ہے مگر ہم عالمی ضمیر جگانے کے لئے ڈھنگ کا احتجاج بھی نہیں کر پائے ہیں۔ گزشتہ 72 سالوں میں فلسطینی عوام شہید ہو رہے ہیں۔ جنگ کی حالت میں زندگیاں گزار رہے

Read more

کورونا اور سیاست کا رونا!

وطن عزیز میں کورونا کی دوسری لہر میں بڑی شدت کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے ابھی کل ہی کی تو بات ہے جب ملک میں کورونا کی پہلی لہر سامنے آئی مارچ کے آخر میں جب اس وبا میں اضافہ شروع ہوا تو ایران سے آنے والے زائرین میں سے چند افراد کا تعلق لیہ سے بھی تھا جنہیں پہلے ڈیرہ غازیخان میں قائم آئسولیشن سنٹر میں 14 روز کے لیے رکھا گیا وہاں سے کلیئر ہونے کے بعد

Read more

پھر دسمبر آ گیا

باہر ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی، گالیاں سنسان تھی۔ تاریکی چھائی ہوئی تھی۔ درختوں کے نیچے گرے ہوئے پتے اک محسوس آواز کے ساتھ ٹھیل رہے تھے۔ چاند کی روشنی آسماں پر مدھم سی تھی۔ تارے ہلکے ہلکے بادل کے پیچھے چھپے تھے۔ ہوا کی وجہ سے کڑکی سے لپٹی پردہ بار بار ٹک ٹک کی صدا دے رہی تھی۔ ایک بار نظر گھڑیال پر پڑی، تو آدھی رات ہو چکی تھی۔ سردی کی وجہ سے کمبل میں لپٹا کرسی

Read more

حالات اپنے مگر نہیں بدلے!

موجودہ حکومت کی پالیسیاں اور منصوبے عوام کے حالات بہتر نہیں کر سکے لگ رہا ہے آئندہ بھی ان کے لئے کوئی آسانیاں نہیں پیدا کر سکیں گے کیونکہ اس کے زہادہ تر وزیر و مشیر غیرمنتخب ہیں جنہیں ذرا سا بھی لوگوں کا خیال نہیں انہیں اپنے مناصب کے مزے لوٹنا ہے اور اپنے محسنوں کے مفادات کو ملحوظ رکھنا ہے جیسا کہ مشیر خزانہ ’انہیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ غریب لوگ کیسے گزارہ کرتے ہیں اور

Read more

جوبائیڈن اور گوانتانامو بے

ایک وقت تھا کہ کالا پانی یا اسیر مالٹا ہونا سیاسی یا مذہبی لوگ ایک ڈگری، ایوارڈ یا تمغے کی طرح نام کے ساتھ لگاتے تھے۔ پھر تقسیم یا بٹوارے کے بعد ملک خداداد میں مچھ جیل، ہری پور جیل، اٹک قلعہ اور آج کل اڈیالہ جیل سیاسی قیدوبند کے لیے زیادہ خبروں میں ہیں۔ لیکن ان سب جیلوں میں سب سے الگ تھلگ قید تنہائی اور تشدد کے لئے مشہور اور کسی زمانے میں بلکہ ماضی قریب میں زیادہ

Read more

ہم سے مایوس ”عزت“ کا ہمارے نام ایک خط

”آخر۔ مجھ عزت کی بھی تو کوئی عزت ہے“ یہ جو لوگوں کا گروہ کرہ ارضی کو آباد کیے ہوئے ہے، اسی گروہ کے لوگوں نے ساتھ رہتے رہتے اپنے کچھ تصورات کو abstract اصولوں کی شکل دی۔ میں بھی انھی تصورات میں سے ایک تصور ہوں۔ میں ”عزت“ ہوں۔ جس طرح کسی گھرانے میں ایک بچہ پیدا ہوتا ہے اسی طرح سے ان لوگوں کے ذہنوں کے آنگن میں میں نے جنم لیا ہے۔ مجھے نام عزت عطا کرنے

Read more

کرونا کی دوسری لہر، فیک نیوز اور ذمہ داری

نومبر، دسمبر کی خوشگوار دھوپ سے لطف اندوز ہونے کے دن اس سال کرونا کی دوسری لہر کے درمیان لاگو ہونے والے محدود آزادی نقل وحرکت یا اسمارٹ طرز کے لاک ڈاوٰن کے دوران گزر رہے ہیں۔ پہلا لاک ڈاوٰن مارچ دوہزاربیس سے شروع ہو کر کچھ مہینوں تک جاری رہا اور وہ آتی ہوئی گرمیوں کے دن تھے اور کرونا کے بحران کی ابتدا کے دن جو اندیشوں، افواہوں اور مختلف قسم کی خبروں کی بھرمار کے ساتھ گزرے۔

Read more

ایڈز کا عالمی دن اورخوفناک حقائق

کورونا وبا سے قبل دس خطرناک وباوں میں سے ایک وبا ایچ آئی وی ایڈز ہے جس کا ابھی تک علاج دریافت نہیں ہوسکا۔ یہ بیماری روئے زمین پر کیسے پیدا ہوئی؟ اس بارے میں سائنس دانوں اورتحقیق کاروں نے اندازہ لگایا گیا ہے کہ سینکڑوں سال پہلے افریقہ کے بندروں میں یہ بیماری موجود تھی جو سبز بندروں کے ذریعے پھیلی اور پھرچمپینزی کے ذریعے یہ بیماری انسانوں میں منتقل ہوئی۔ ایچ آئی وی ایڈز کی وبا 1980 کی

Read more

آج کے فیصلے کل کی صورت گری کریں گے

ہمارے روزمرہ کے استعمال میں آنے والے، یہ محاورے اور ضرب الامثل، بہ ظاہر، چند جملے اور کچھ الفاظ کا مجموعہ دکھائی دیتے ہیں(اور بلاشبہ ان کی ظاہری صورت بھی یہی ہے) مگر باطنی طور پر یہ صدیوں کے تجربے، مشاہدے اور مطالعے کا وہ نچوڑ ہیں جس میں چھپی حکمت اور دانش، کسی معاشرے میں یکجا افراد کو بار بار یہ صدا دے رہی ہوتی ہے کہ پیش قدمی سے پہلے سارے امکانات، خدشات، اثرات اور خطرات کو حقائق

Read more

جب حور بی بی کو مساوات کا دورہ پڑا

’ابھی تو صرف بارہ بجے ہیں!‘ پچپن سالہ حوربی بی نے اپنی موٹی کلائی پر بندھی گھڑی کو دیکھ کر ایک لمبا سانس لیا اور پھر ساتھ بیٹھی ہوئی عورت کو دیکھا۔ ’یہی میں سوچ رہی ہوں کہ ابھی تو بارہ ہی بجے ہیں اورجلسہ شام میں ہے۔ ہمیں اتنی جلدی لا کر کیوں بٹھا دیا انہوں نے!‘ یہ عورت کھوئی کھوئی سی لگ رہی تھی۔ حوربی بی نے گردن موڑ کر ساتھ بیٹھی ہوئی عورت کا جائزہ لیا۔ ’تمہارا

Read more

پاکستان مخالف ففتھ جنریشن وار اور چانکیہ کی مکارانہ سیاست

بدقسمتی سے کچھ جماعتوں و تنظیموں کی سیاسی پالیسیاں یہی ہیں کہ ہم سب کچھ جانتے بوجھتے بھی انجان بن جاتے ہیں یا پھر نوجوانوں کے اذہان میں یہ بات سما جاتی ہے کہ فلاں ملک سے، فلاں قوم سے ہمیں کیا لینا دینا، ہمارا ان سے کیا واسطہ، ماضی چھوڑو اور مستقبل کی جانب چلو۔ زیادہ تر مخالفت بھارت کے معاملے میں الجھن پیدا کرتی ہے کہ جب پاکستان میں، پاکستان کا مطلب کیا، کے مفہوم کا ادراک حقیقی

Read more

مقصد، نصب العین اور عدل

یہ تین باتیں کسی انسان اور قوم کے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہیں۔ جب ارادہ کیا جائے اس کو مقصدیا مقصدیت کہتے ہیں۔ نصب العین مقصد اعلیٰ کو بھی کہتے ہیں۔ حوصلہ رکھنا، کسی چیز کو حاصل کرنا، تلاش کرنا نصب العین اور عدل کے معنی انصاف کرنے کے ہیں۔ زندگی گزارنے کے لئے ہر انسان کا کوئی نہ کوئی مقصد ارادہ اور نصب العین ہوتا ہے اسی طرح کسی قوم کے لئے بھی اس کے بغیر زندگی بے

Read more

فلسطینیوں سے یکجہتی کا عالمی دن

انبیاء علیہ السلام کی مقدس سرزمین فلسطین پرایک عالمی سازش کے تحت دنیا بھر سے اسلام دشمن شیطانی طاقتوں کو جمع کر کے ناقابل تسلیم ریاست اسرائیل کا قیام عمل میں لایا گیا اس گھناونی سازش میں سرفہرست امریکہ اور برطانیہ تھے۔ ان طاقتوں کے زیر اثراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 29 نومبر 1947 کو قرارداد 181 پاس کی جس کے تحت سرزمین فلسطین کو غیر منصفانہ طریقے سے دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ ایک حصے میں

Read more

سرائیکی زبان کی اہمیت

پاکستان کا شمار ان ملکوں میں ہوتا ہے جہاں پر بہت سی زبانیں بولی جاتی ہیں اردو، سرائیکی، سندھی، پشتو، بلوچی، براہوی، کشمیری، پہاڑی، ہندکو، گوجری، بلتی، شنا، کھوار، گاوٴری، اور بروشسکی پاکستان کی اہم اور قابل ذکر زبانیں ہیں۔ مگر یہ زبانیں ہر علاقے اور تہذیب کی نمائندگی کرتی ہیں۔ ہر زبان کی اپنی تاریخ اور ثقافت سے جڑے ہونے کی وجہ علاقے اور ملک کی ترقی کی بقا 6 کے لیے اہم پیس رفت ہیں۔ میں کچھ دنوں

Read more

دکھ کا اک اور باب

جب کفن سازوں کا کاروبار ترقی پذیر ہو، گور کن روزانہ مرغ مسلم کھاتے ہوں، جنازگاہیں آباد ہونے لگ جائیں، سمجھ لیجیے قوم کے افراد سے پہلے قوم کا ضمیر مر چکا ہے۔ جان جائیے کہ حکمران حکومت کے سوا سب کچھ کرنے کو تیار ہیں۔ مان لیجیے کہ معاشرے سے رحم کی صفت ختم ہو چلی ہے۔ سمجھ جائیے کہ برکات اٹھنے لگی ہیں۔ اور اس سب کا سبب ملت کے افراد ہیں۔

یہی دیکھ لیجیے۔ کشمیر سے برآمد ہونے والا دریائے سندھ ہر نگر خون دکھاتا گزر رہا ہے۔ مگر یہ دنیا داری کہ ہمارے ہاں اس پر آواز اٹھانا بھی مشکل نظر آنے لگا ہے۔ فرانس کے مسلمان بچوں کے ساتھ ہٹلر کے سے سلوک کی دہائی دیتیں وزیر صاحبہ کے بالوں میں ہر رنگ نظر آتا ہے، مگر کشمیر کا رنگ انہیں پسند نہیں۔ فرانس معافی کا مطالبہ کر سکتا ہے، ہم فرانس سے معافی کے مطالبہ گروں کا مطالبہ بھی چھپاتے پھرتے ہیں۔

Read more

جی سی یونیورسٹی ایک درگاہ

اس کرہ ارض پر انسان غالباً یکتا تخلیق ہے جو غیر مختتم خواہشات سے بھرا ہوا مشوش مگر متفکر خانہ رکھتا ہے جس کو موجودہ ناگہانی زیست کے لئے اچھوتی اور قیمتی اشیاء درکار ہیں۔ لیکن کیا اس کی حس استلذاذ ان اشیاء کے لئے ہمیشہ یکساں رہتی ہے۔ ؟ یقیناً نہیں۔ لہٰذا شاہراۂ شعور پر عقل بیساکھیوں پر چلتی دکھائی دیتی ہے اور عشق فرس پر سوار، عقل پہ گرد اڑاتے ہوا پوری شان کے ساتھ سفر کرتا ہے۔ عقل کے برعکس عشق کا خاصا ہی یہ ہے کہ اس میں حس استلذاذ ہمیشہ یکساں رہتی ہے۔

Read more

سچے افراد کی کمی ہو تو ایسی اقوام کسی کی آئیڈیل نہیں ہوتیں

قدیم معاشرت کے زیر اثر شخصیت پرستی کی لعنت نے کبھی ہمارا ساتھ نہ چھوڑا۔ اس خطہ زمین کے چھوٹے ذہن، چھوٹی سوچ اور ذات کے دائرے کے اندر رہنے والے غلام لوگ ہمیشہ سے بت پرستی (شخصیت پرستی) جیسے شرک اور لعنت کے گرویدہ رہے ہیں۔ پاکستان بھی اس خطے کا ایک حصہ ہے کل جب جنرل ایوب خان اس ملک کا صدر تھا تو ہر جگہ ”ایوب خان“ شاباش، واہ واہ، تعریف، خوشامد ”۔

Read more

کرونا پر عائلی تحقیق کی ضرورت

گزشتہ برس جب کرونا نے وائرس کی آمد ہوئی تو گمان تھا کہ اسے ایک سازشی منصوبے کے تحت ووہان میں پھیلایا گیا، جس کے بعد شدت سے قیاس آرائیوں و شواہد فراہم کا سلسلہ شروع ہو گیا کہ امریکی سیاحتی یا فوجی گروپ ’وائرس کی نئی جنریشن‘ ساتھ لایا تھا، ان کی مبینہ تصاویر بھی میڈیا میں پھیلائی گئیں، 1930 میں مرغیوں میں ظاہر ہونے والا یہ وائرس 1960 سے انسانوں میں داخل ہوتا ہوا، اب پانچویں نسل کی

Read more

عمرانی علوم کے زوال کا المیہ

ہمارے معاشرے میں جو مروجہ علوم پائے جاتے ہیں، ان کو عمرانی علوم اور سائنسی علوم میں منقسم کیا گیا ہے۔ اس تقسیم سے قطع نظر یہ تمام علوم کسی بھی معاشرے کی ذہنی، مادی اور سماجی ترقی کے لئے لازم عنصر کی حیثیت رکھتے ہیں، جن کے وجود سے انکار گویا ایک طبعی عنصر سے محرومی کے مترادف ہے۔ یہ تمام علوم جو ہر دور کے اندر رائج رہے ہیں اور اقوام عالم نے اس امانت کو نہایت دیانت

Read more

مغربی بنگال میں کمیونٹی جرنلزم کا جائزہ

ایک وقت تھا جب 1822 میں ”جام جہاں نما“ نے ملک میں اردو صحافت کی داغ بیل ڈالی تھی اور کلکتہ اردو صحافت کا گہوارہ کہلاتا تھا لیکن دو صدی بعد جب یہ شہر کلکتہ سے کولکاتہ ہواتو اردو صحافت اپنی آبرو بچانے کے درپے ہے۔ یوں تو کولکاتہ سے مختلف زبانوں میں سیکڑوں اخبارات رجسٹرار آف نیوز پیپرس آف انڈیا کی فائل میں شائع ہو رہے ہیں لیکن جن اخبارات و رسائل، پرنٹ کے ساتھ الیکٹرانک یا ڈیجیٹل میڈیا

Read more

بالآخر ڈونلڈ ٹرمپ مان گئے

سوشل میڈیا کی بروقت اور تازہ ترین خبر یا اطلاع کی وساطت سے ہم بھی بروقت مطلع ہو جاتے ہیں اور جب خبر اچھی ہو تو پھر پڑھنے کو بھی دل کرتا ہے ورنہ اکثر خبریں حوصلہ افزا نہیں ہوتی اور پھر خبر ٹرمپ کی جانب سے ہو تو بڑے بوڑھوں کی طرح یک دم یا اللہ خیر کی صدا منہ سے نکلتی ہے لیکن اب کی بار جب ٹرمپ سے متعلق خبر نظروں سے گزری تو واقعی خیر کی

Read more

فرض کر لیں

بندے کی زندگی خواہشات، ضروریات اور کئی نوعیت کے تقاضوں سے بھری پڑی ہے، وہ دنیا میں آنے کے بعد مسلسل اپنے آپ کو مطمئن کرنے کی دوڑ میں لگا رہتا ہے، اس میں دنیاوی اور دینی روحانی معاملات میں الجھے دونوں طرح کے انسان شامل ہیں۔ اگر ایک طرف پیسہ مال دولت کی چاہت ہے دوسری جانب بھی کچھ ایسا ہی ہے، بندہ کسی نہ کسی چیز کو مقصد بنا کر اس کے حصول میں لگا رہتا ہے۔

Read more

جنگلی پھول

رنگ سے بھیگی باتوں کی تتلیاں پکڑتے ہم بہت دور جا چکے تھے، جہاں خواب اور تعبیر دونوں اپنے مفہوم کھو چکے تھے۔

جھلملاتے موتیوں کا رقص سبزہ و گل کو بھگو رہا تھا۔ سرخ اینٹوں سے بنی روش دو رویہ گلابوں سے مہک رہی تھی۔ وہ میری ہم خواب تھی ’ہم سفر تھی اور ہم قدم بھی۔

Read more

انسداد غربت، خواب سے تکمیل تک کا کرشماتی سفر

اقوام متحدہ کے دو ہزار تیس کے پائیدار ترقیاتی اہداف میں دنیا سے غربت کا خاتمہ بھی ایک کلیدی ہدف ہے جس کی بنیاد پر ہی ایک عالمگیر خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے لیکن اکثر ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک میں تنازعات اور غیر متوازن اقتصادی سماجی ترقی کے باعث انسداد غربت محض ایک خواب ہی معلوم ہوتی ہے۔ رہی سہی کسر کووڈ۔ 19 کی عالمی وبا نے پوری کر دی جس نے نہ صرف دنیا کی ترقی یافتہ معیشتوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے بلکہ ترقی پذیر اور کمزور ممالک کو بھی شدید ترین اقتصادی دباو کا سامنا ہے۔

Read more

ڈھونڈوگے اگر ملکوں ملکوں، ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم۔

وہ نہ اہل تشیع کا تھا اور نہ اہل سنت کا۔ وہ مسلمانان ہند کا مشترکہ سرمایہ تھا۔ اس کی حیثیت قوم کے سرپرست اعلی کی تھی۔ ’اتحاد امت‘ اس کے لیے ایک نعرہ محض نہیں تھا اور نہ ہی یہ کسی کانفرنس کا موضوع اور نہ کسی جلسے کے بینر کی جلی خط میں تحریر محض تھی بلکہ وہ اس کی زندگی کا مقصد تھا۔ موجودہ ہندستان میں وہ اتحاد امت کا سب سے بڑا موئد تھا اور زندگی بھر اس کے لئے سرگرداں رہا۔ مسلکی موشگافیوں سے بے نیاز اتحاد امت کی بہت سادہ سی تدبیر اس نے تلاش کر لی تھی جو اکبر الہ آبادی کے شعر کی شکل میں یوں ہمیشہ اس کے لب پر آجاتی۔

Read more

پھر کرونا پھر وہی مسائل

اگرچہ 2020 اپنی بھرپور آب و تاب کے ساتھ ختم ہونے کو ہے مگر کووڈ 19 اپنی دوسری لہر کے ساتھ پھر سے 2020 کو کی حسین بھیانک یادوں کو مزید بھیانک بنانے کے در پر ہے۔ اس بار حملہ شاید زیادہ شدید ہو اور جس طرح سے شروعات ہوئیں جیسے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ، نامور صحافی اور مذہبی قیادت اور ان سب میں جو ایک بات مشترک ٹھہری کہ متاثرہ مریض کو کرونا سے مقابلہ کرنے کا زیادہ وقت نہیں ملا۔ اور جس اعتبار سے متاثرین کی تعداد اور اموات کا گراف اوپر جا رہا ہے قیاس کیا جا رہا ہے کہ شاید اس دفعہ شرح اموات پہلی لہر کی نسبت بڑھ سکتی ہیں۔

Read more

ماضی کی رومانوی آوازیں

ناسٹلجیا انگریزی زبان کا لفظ ہے جسے مشتاق احمد یوسفی نے یادش بخیریا کا نام دیا ہے۔ خیر آپ کو علم معانی کے بکھیڑوں میں کیا الجھانا، آپ کو سادہ زبان میں سمجھاتا ہوں ناسٹلجیا سے مراد ہے ماضی میں کھونا۔ یعنی ماضی کو خوبصورت جاننا، ماضی کے حالات واقعات اور چیزوں کی محبت میں گرفتار رہنا۔ جب آپ کسی بوڑھے کو اپنے ماضی کے گن گاتے سنیں تو سمجھ جائیں کہ بابا جی ناسٹلجیا کے مریض ہیں۔ یہاں میں نے مریض کا لفظ اس لیے استعمال کیا کیونکہ کسی حد تک ناسٹلجیا کو نفسیاتی بیماری گردانا جاتا ہے۔

Read more

کورونا کو رونے سے بہتر احتیاط اور شکر

پاکستان میں کورونا پوری دنیا کے مقابلے میں جس بری طرح رسوا ہوا تھا وہ سب اللہ کی مہربانی تھی۔ ہماری اللہ تعالیٰ سے نہ تو کوئی رشتے داری تھی اور نہ ہی ہمارے اعمال ایسے تھے کہ اللہ تعالیٰ ہم سے خوش ہو سکتا تھا لیکن ہماری ناشکری کا عالم دیکھئے کہ ہم نے کورونا کے حملے کی ناکامی کو اپنی قوت بازو قرار دیا اور ایسا لگا جیسے کورونا کی تباہ کاریوں کے مہلک واروں سے بچ جانا انسانی کارنامہ رہا ہو۔

ممکن ہے کہ اس میں انسانی کاوشوں کو بھی کسی حد تک دخل رہا ہو لیکن وہ عمل دخل کیا اور کس قسم کا تھا، اس کے لئے بھی کوئی ایسی دلیل ہے جس کو بیان کرنا قابل ذکر کہا جا سکے۔ کیا ہم نے کورونا کے وائرس کو ہلاک کرنے کی کوئی تیر بہدف دوا تیار کرلی تھی، کیا ہم اس کے خلاف کوئی ویکسین تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے یا ایسی دیوار چین کھڑی کرلی تھی جس سے سر ٹکرا ٹکرا کر کورونا کا جرثومہ اپنی موت آپ مر تو سکتا تھا لیکن پاکستان میں داخل نہیں ہو سکتا تھا۔ اگر ایسا کچھ کر ہی لیا تھا تو اب کورونا کی دوسری لہر پاکستان میں کیسے دندناتی پھر رہی ہے۔

Read more

چائلڈ لیبر

چائلڈ لیبر کا مطلب کم عمر بچوں سے مزدوری کروانا۔ یہ وہ چیز ہے جو بچوں کو اپنے بچپن سے محروم کرتی ہے۔ ان کی معصومیت، ان کی شان سب کچھ چھن جاتا ہے۔ جو بچے چائلڈ لیبر کا شکار ہو جاتے ہیں ان کی ذہنی نشو و نما متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ اخلاقیات بھی متاثر ہو جاتے ہیں۔ چائلڈ لیبر قانونی طور پر جرم ہیں۔ عالمی انسانی قوانین میں بھی بچوں سے مزدوری کروانا ایک جرم ہیں۔ ایک

Read more

ورچول جلسے

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوھدری نے پشاور میں پی۔ ڈی۔ ایم کے جلسے کے تناظر میں کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ کورونا کے پیش نظر ورچول جلسوں کا انعقاد کریں۔ کبھی کبھار کوئی ایسی بات یا کوئی ایسا کام کسی کے سامنے ضرور ہوتا ہے کہ وہ تھوڑی دیر کے لئے بندے کو غیر ارادی طور پر ماضی کی جانب لے جاتا ہے۔ ورچول لفظ ممکن ہے پرانا ہو لیکن اپنی تاریخ یا کلاسک یا یوں

Read more

بنک مل ملازمین اورصارفین کے مسائل /پی ٹی وی پر نیا حملہ

میجر جنرل نواب زادہ شیر علی خان پٹوڈی، جنرل یحییٰ خان کی کابینہ میں وزیر اطلاعات و نشریات اور قومی امور تھے۔ معروف دانشور، مفکر اور سماجی سائنسدان محمود مرزا مرحوم جو پیشے کے لحاظ سے انکم ٹیکس کے وکیل تھے، وہ نواب زادہ شیر علی کے بھی وکیل تھے۔ مرزا صاحب نے بتایا کہ ایک بار ٹیکس گوشوارے میں نواب صاحب کے بنک اکاؤنٹ میں بہت قلیل رقم تھی۔ مرزا صاحب نے استفسار کیا تو نواب صاحب نے کہنے لگے مرزا صاحب! ہم نواب لوگ ہیں ہم پیسے بنکوں میں نہیں زمین میں دفن کر کے رکھتے ہیں۔

محمود مرزا مرحوم، صاحب تفہیم القرآن مولانا ابو اعلیٰ مودودی کے بھی مشیر ٹیکس تھے۔ ایک زمانہ تھا جب ملک میں بنک بھی کم تھے اور ان کی شاخیں بھی۔ بنک اکاؤنٹ بھی نہایت کم لوگوں کے ہوا کرتے تھے۔ بنک میں ملازمت کرنے والے افراد معاشرے میں صاحب ثروت اور متمول تصور کیے جاتے تھے۔ لگے بندھے اوقات ہوا کرتے تھے۔ جوں جوں معاشرہ کا معاشی تمدن ارتقاء پاتا گیا بنکوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا گیا اور اسی تناسب سے ان کی شاخیں بھی۔

Read more

شناخت کا ابہام اورخواتین سے دھکا شاہی کلچر

اسلام آباد کے مضافاتی علاقے سے گزشتہ دنوں کال موصول ہوئی تو سمجھنے میں مشکل ہو رہی تھی کہ کال پر بات عورت کر رہی ہے یا مرد ہے۔ موصوف نے تعارف کرایا کہ صنم (فرضی نام) بول رہا ہے اور اسے عاصمہ جہانگیر یا پھر ہیومن رائٹس کمیشن کے کسی بڑے سے بات کرنی ہے۔ آپ بات کرا سکتے ہیں۔ عرض کیا کہ محترمہ عاصمہ جہانگیر سے بات تو اب اللہ ہی کرا سکتا ہے۔ خاکسار میں اتنی روحانی طاقت نہیں ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن کے کسی رہنما سے بات کرا دیتا ہوں۔

Read more

پرائیویٹ اساتذہ کا وجود ہی مٹا ڈالئے

یہ ہمارے سماج کا وہ طبقہ ہے جو ”اپنی مدد آپ کے تحت“ کے اصول کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے نجی اسکول اور کوچنگ سینٹر چلاتے ہیں۔ یہ وہ سفید پوش طبقہ ہے جو حکومت اور سماج پر بوجھ بننے کی بجائے اپنے چھوٹے موٹے وسائل کے ساتھ ایک باعزت روزگار کمانے کی سعی کرتے ہوئے معاشرے میں ایک مثبت کردار ادا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ بے روزگاری کے اس طوفان میں یہ پرائیویٹ اساتذہ اپنے محدود وسائل کے ساتھ اپنا اور اپنے خاندان کی کفالت کا فریضہ ادا کرتے ہیں۔

Read more

کٹی پتنگ اور نوجوان نسل

ایک پتنگ تھی۔ وہ خوبصورت تھی۔ سڈول تھی۔ بنانے والے نے اسے ایسا تراشا تھا کہ اس کا پورا جسم اتنا متناسب تھا کہ وہ دکھتے ہی دل کو لبھا لیتی تھی۔ بس ایک نظر پڑنے کی دیر تھی اور آپ کا دل وہ گیا۔ اسی لیے وہ آسمانوں پر اٹھلا اٹھلا کر اڑتی تھی، لہرا کر کبھی دائیں، کبھی بائیں۔ خوبصورتی اٹھلانے کو ہمیشہ اپنا حق سمجھتی ہے۔ ناز دکھانا، انداز دکھانا، عشوہ برتنا، غمزہ دکھانا، یہ تو خوبصورتی کا موروثی حق ہے۔ زقند بھر کر کبھی اوپر آسمان کی بلندیوں پر، بادلوں کی گہرائیوں میں اور کبھی ایک ہی جست میں نیچے زمین کے پاس۔

Read more

نیشنل ڈائیلاگ :کیا ممکن ہو سکے گا؟

قومی مکالمہ یا ڈائیلاگ ہونا چاہیے۔ یہ مکالمہ کسی ایک یا دو فریق کے درمیان نہیں بلکہ ریاست یا سماج سے جڑے تمام فریقین جو فیصلہ سازی کے عمل میں اہمیت رکھتے ہیں کو اس کا حصہ بننا ہوگا۔ سیاست کی سمجھ بوجھ رکھنے والے بہت سے اہل علم یا اہل سیاست کے بقول ملک میں جو بحران موجود ہے اس کا ایک بڑا حل یا اس کی ابتدائی کوشش قومی ڈائیلاگ سے جڑی ہوئی ہے۔ یہ سوچ اور فکر کوئی نئی نہیں اس سے قبل بھی ہم بہت سے اہل دانش کی جانب سے اس تجویز کو سن چکے ہیں۔ لیکن ہمارا سیاسی ماحول، تناو یا محاذ آرائی بداعتمادی، ایک دوسرے کے سیاسی قد یا وجود کو قبول نہ کرنے کے کلچر نے عملاً ڈائیلاگ کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جو لوگ عمومی طور پر مختلف فریقین کے درمیان ڈائیلاگ پر زور دیتے ہیں ان کے سامنے دو سوچ اور فکر کا غلبہ ہے۔ اول ایک طبقہ کے بقول اس ڈائیلاگ میں فوج، عدلیہ، بیوروکریسی، بار ایسوسی ایشن، میڈیا سمیت حکومت اور حزب اختلاف اس کا حصہ ہوں۔ جبکہ دوسرے طبقہ کے بقول ڈائیلاگ صرف اور صرف حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان ہی ہونا چاہیے اور ہر اس عمل سے گریز کرنا چاہیے جو آئینی حدود سے تجاوز کرے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ملک داخلی اور خارجی محاذ پر لاتعداد سنگین نوعیت کے مسائل سے دوچار ہے۔ مسائل کی نوعیت ایسی ہے کہ کوئی بھی فریق سیاسی طور پر تنہائی میں یہ معاملات حل نہیں کر سکتا۔ اس کے لیے مجموعی طور پر ایک بڑا اتفاق رائے یا متفقہ طور پر اجتماعی سطح کی کوششوں کی ضرورت ہے۔

Read more

یہ کائنات کیسے وجود میں آئی؟

آج کی تحریر بہت ہی، دلچسپ، اسپیشل اور حیران کن ہے۔ یہ کائنات کتنی بڑی اور خوبصورت و دلکش ہے۔ ہم سب کی آج کی تحریر پڑھنے کے بعد آپ حیران رہ جائیں گے۔ کائنات کی کہانی سمجھنے کے لئے بہت ضروری ہے کہ تحریر کو اینڈ تک پڑھیں۔ کیا ہے کائنات؟ کتنی بڑی اور کس قدر حسین و دلکش ہے یہ کائنات؟ کیسے وجود میں آئی یہ کائنات، ہم انسان کہاں رہتے ہیں؟ کائنات میں زندگی کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟ وہ کہکشاں جہاں انسان بستے ہیں اس کا کیا نام ہے اور وہاں کتنے ستارے ہیں؟

ذرا دیکھیں اس کائنات کو غور سے اور سوچیں ہم انسان کیا ہیں اور ہماری اوقات اس کائنات میں کیا ہے؟ یہ جو منظر ہم انسانوں کو نظر آ رہا ہے اس میں لاکھوں نہیں، کروڑوں بھی نہیں، اربوں بھی نہیں بلکہ کھربوں بھی نہیں لامحدود ستارے اور سیارے ہیں۔ انسان جس galaxy یا کہکشاں کے ایک چھوٹے سے planet پر رہتے ہیں اس گیلکسی کا نام ملکی وے ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس ملکی وے نامی galaxy میں بھی کروڑوں اربوں ستارے ہیں۔ یہ اربوں کھربوں ستارے مل کر ایک گیلکسی بناتے ہیں۔ ملکی وے وہ کہکشاں ہے جسے انسان کی کہکشاں کہا جاتا ہے۔ ملکی وے گیلکسی کی سرحدیں لامحدود ہیں۔ ملکی وے گیلکسی اس قدر حسین اور دلکش ہے کہ انسان دیکھ کر حیران رہ جائے۔

Read more

انتخابی اصلاحات، حکومت اور اپوزیشن

عقل مند انسان فوائد و نقصانات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرتے ہیں لیکن بحیثیت مسلمان اللہ کی ذات پر توکل سے انکار بھی نہیں کیا جاسکتا۔ وزیراعظم عمران خان نے تنہا کیمرے کے سامنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے قوم کو انتخابی اصلاحات کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ وہ بائیومیٹرک طریقہ انتخاب رائج کرنے جا رہے ہیں جبکہ سمندر پار پاکستانیوں کے لئے بھی حق رائے دہی کا حق دلائیں گے جو کہ بہت ہی خوش آئند فیصلہ ہے۔ لیکن فیصلہ لیتے وقت درپیش تمام وسائل و مسائل کا جانچنا ضروری ہے۔

انتخابی اصلاحات کے لئے وزیراعظم عمران خان کو اپوزیشن کا تعاون درکار ہوگا جس کا برملا اپنی پریس کانفرنس میں اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن سے تعاون کی اپیل بھی کی، لیکن سوال یہ ہے کہ اپوزیشن کیونکر حکومت سے تعاون کرے گی، وہ تو پہلے سے ہی حکومت کے خلاف اپنی آستینیں چڑھائے کھڑے ہیں اور ملک کے تمام بڑے شہروں میں جلسے کر رہے ہیں۔

Read more

افغانستان میں قید پاکستانیوں کی سزا میں کمی اور رہائی کا حکم

پاکستان نے افغان صدر اشرف غنی کے افغانستان کی مختلف جیلوں میں موجود پاکستان کے شہریوں کی قید میں کمی اور ان کی رہائی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

افغان حکومت کے فیصلے کے مطابق پاکستان کے وہ شہری جن کی قید کی سزا میں ایک ماہ کا وقت باقی ہے، فوری طور پر رہا کیا جائے گا۔

Read more

حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے صوبائی وزرائے تعلیم سے میٹنگ کے بعد اعلان کیا کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 26 نومبر سے 10 جنوری تک بند رہیں گے۔ حسب توقع اعلان تھا تاہم اس کا انتظار شاید ان لاکھوں طلبہ کو تھا جو اس وقت زیر تعلیم ہیں۔ ٹویٹر پر اس فیصلے کے بعد مختلف ٹرینڈز چل نکلے۔ لکھنے والے بہت ستم گر ہوتے ہیں ایک ظالم نے تو یہ تک لکھ دیا کہ طلبا اور سرکاری سکولز کے اساتذہ نے 26 نومبر کو یوم شفقت منانے کا اعلان کر دیا ہے۔

بہرحال کورونا کے پھیلاو کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے تحت تعلیمی اداروں کی بندش ایک احسن اقدام ہے۔ لیکن چھٹیوں کے اعلان کے ساتھ ہی شفقت محمود شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ کپتان کی ٹیم کا پہلا کھلاڑی ہے جس کو عوامی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے کہیں یہ شہرت کپتان کے لیے خطرناک ثابت نا ہو اس لیے مشتری ہوشیار باش کیونکہ حالات ہی ایسے ہیں کہ کوئی بھی نعم البدل بن سکتا ہے۔

Read more

خوشحال ادب کی خوشحالی

پچھلے دنوں جب ہوا کی خنکی نے ائر کنڈیشنڈ کا بوجھ بانٹ لیا تو گرم کپڑوں کی مٹی کھاتی ایک پیٹی سے مجھے اپنی وہ ڈائری ملی جسے میں کبھی اپنی ”بیاض دل“ سمجھتا تھا۔ زوجہ محترمہ کو اس میں سے کچھ کلام سنایا تو انہوں نے تنک کر کہا ”چھوڑو شاعری اتنے دن ہو گئے ہیں آپ نے کالم نہیں لکھا“ ۔ بقول دانشوران ادب! کہ دنیا میں دو ہی طاقتیں ہیں ایک قلم کی دوسرے خنجر کی۔ لیکن میری شاعری کی بے قدری کے بعد میرا نکتہ نظر تبدیل ہو گیا کہ ”عورت کی طاقت“ قلم و خنجر سے بھی طاقت ور ہے۔ بحکم زوجہ کے صرف نثر ہی لکھا کرو، تو سوچا کیوں نہ اپنی ادبی دوستوں والی تسبیح کے ساتویں موتی یعنی خوشحال ناظر پہ کچھ لکھا جائے۔

Read more

زندگی روز نئی ایک کہانی مانگے

پورے ملک میں موسم کا درجہ حرارت تیزی کے ساتھ گرتا جا رہا ہے لیکن سیاست کا پارہ ہے کہ ہر آنے والے دن کے ساتھ آسمان کی بلندیوں کی جانب چڑھتا جا رہا ہے۔ ایک جانب حکومت وقت کورونا کے ہاتھوں شدید پریشان ہے تو دوسری جانب سیاسی پارٹیوں کی اڑ اس کے لئے مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔ سیاسی جماعتیں اپنی مرضی و منشا کے مطابق ملک کے ہر گوشے میں ریلیاں، جلوس اور جلسے کرنے کا مصمم ارادہ کر کے بیٹھی ہوئی ہیں تو دوسری جانب حکومت اپنا فرض اولین سمجھتے ہوئے ایسا کرنے میں مانع ہے۔

Read more

زہر میٹھا ہو تو

پہلے تو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جمہوریت کہتے کس کو ہیں، جمہوری نظام، جمہوریت کی فتح و بالادستی، جمہوریت کی مضبوطی سمیت لاتعداد ایسے نعرے ہیں جو ہم سنتے، دیکھتے اور پڑھتے رہتے ہیں۔ جمہوریت کی تعریف کچھ اس طرح کی جاتی ہے کہ بلا واسطہ جمہوریت صرف ایسی جگہ قائم ہو سکتی ہے، جہاں ریاست کا رقبہ بہت محدود ہو اور ریاست کے عوام یکجا جمع ہو کر غور و فکر کرنا ممکن بنا سکیں، قانون سازی کیونکہ طویل اور پیچیدہ عمل ہے، اس لیے تجارتی اور صنعتی زندگی قانون سازی کی جھگڑوں میں نہیں پڑتی، اس لیے اس عمل کو سہل بنانے کے مجلس قانون ساز کا تصور عمل میں لایا گیا اور رائے دہندگان کے لیے ووٹ کے نام سے اظہار رائے کا ایک طریقہ وضع کیا گیا، جس کے ذریعے نمایندے منتخب کر لیے جاتے ہیں اور یہی نمایندے نظام ریاست کا کام کرتے ہیں، لیکن درحقیقت ایسا ہوتا نہیں ہے کہ عوام ایسے شخص کا درست انتخاب کریں جو قانون سازی کے عمل سے کماحقہ واقف ہو۔

Read more

”بلیک اینڈ وائٹ“ دور کے ”پی ٹی وی کلاسیک“ کی یاد میں۔

یہ 1988 ء کے سنہرے سجیلے دنوں کی داستاں یادوں کی بازآفرینی ہے۔ شاید ہمارے ”محبوب“ جنرل کے ”بلیک اینڈ وائٹ“ دور حکومت کی نزعی ساعتیں تھیں جب راوی چین ہی چین لکھتا تھا۔ اداسی اور خموشی میں ملبوس ایک سہ پہر ابا جی لکڑی کے ڈبے کا چار فٹ طویل بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی لے کر جب گھر آئے تھے تو ہمارا گھر اوچ شریف کی پوری شمس کالونی میں وہ واحد ”خوش قسمت“ گھر قرار پایا جو ٹی وی جیسی ”نعمت“ سے ”سربلند“ ہوا۔

Read more

کورونابچاؤ مہم

کرونا نے دوبارہ پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں شروع کر دیا ’دوبارہ لاک ڈان کا خطرہ سروں پر منڈلانے لگا اور ہمارے عوام ابھی تک اسی بات پر مصر ہے کہ کرونا نہیں ہے۔ ایک دفعہ پھر وہی چہ مگوئیاں سننے کو مل رہی ہیں‘ جو کورونا کے شروع کے دنوں میں سنی گئیں۔ کورونا کہاں ہے؟ کوئی کورونا سے مرا؟ ہسپتالوں والے بھی جھوٹ بولتے ہیں ’ہر مرنے والے کو کرونا کہہ کر باہر کے ملکوں سے پیسے لیے جا رہے ہیں، عمران خان یہ سب قرضے معاف کروانے کے لیے کر رہا ہے وغیرہ وغیرہ۔

عوام تو ایک طرف ہمارے اپوزیشن رہنما بھی اب کورونا کے بارے وہی رائے رکھتے ہیں ’جو پاکستانی عوام کی ہے۔ حکومت نے اپوزیشن سے گزارش کی کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے کچھ عرصہ جلسے منسوخ کر دیے جائیں‘ جس پر اپوزیشن دانشوروں کا کہنا تھا کہ ”حکومت چونکہ پی ڈی ایم سے بوکھلا گئی ہے ’اس لیے کورونا کا شور ڈال رہی ہے تاکہ ہماری حق سچ کی آواز دبائی جا سکے“ ۔ اب سوال یہ ہے کہ حکومت پی ڈی ایم کے رہنماؤں یا پی ڈی ایم کے حامیوں سے الجھے یا عوام الناس سے‘ ایک بڑا چیلنج ہے جس کا بہرحال کوئی نہ کوئی حل درکار ہے۔

Read more

کورونا، روس۔ پاکستان اور اسرائیل

روس میں پہلی سے پانچویں جماعت کے بچے بچیاں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے باقاعدہ سکول جا رہے ہیں جبکہ چھٹی سے گیارہویں تک سکول کے طالبعلم گھروں میں بیٹھے آن لائن کلاسیں لے رہے ہیں۔ یہ سلسلہ 25 دسمبر تک جاری رہے گا۔ تحقیق کے مطابق بچے کورونا وائرس کیریئر نہیں ہوتے بلکہ انہیں بڑے کورونا سے متاثر کرتے ہیں۔ چنانچہ سکول کے اساتذہ ماسک اوڑھتے ہیں مگر بچے نہیں۔

Read more

کورونا وائرس، لاک ڈاؤن اور وہم

یہ 21 مارچ کی شام تھی اور دفتری امور سے فراغت کا وقت ہوا چاہتا تھا، اسی لمحے اطلاع موصول ہوئی کہ 22 مارچ سے 24 مارچ تک تین روزہ لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ چین میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں اور مسائل کے پیش نظر پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک اپنے اپنے ملکوں کو لاک ڈاؤن کی طرف لے جا رہے تھے تاہم پاکستان واحد ملک ہے جہاں پر کورونا وائرس کو سازش قرار دیا جا رہا تھا اور طرح طرح سے وائرس سے مقابلے بارے تضحیک آمیز ویڈیوز، تصاویر، پیغامات جاری کیے جا رہے تھے۔

Read more

چھوٹے کاروبار میں ترقی کیسے کی جائے؟

کسی بھی چھوٹے کاروبار کو بڑے کاروبار میں ڈھالنے کے لئے فنانس کے علاوہ جو اہم کام ہوتا ہے وہ ہے مارکیٹنگ۔ وہ بھی ایک ہی دفعہ نہیں بلکہ ایک تسلسل کے ساتھ متواتر۔ مگر ہمارے ہاں چھوٹے کاروباری اس اہم کام کو اہمیت نہیں دیتے اور اس پر ہونے پر اخراجات کو اضافی بوجھ سمجھتے ہیں۔ اور اسی سوچ کو بدلنا بہت ضروری ہے۔ خاص کر آج کل جہاں مسابقت کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔

Read more

وزن گھٹائیے، کیلوریز اور قوم کو جلائیے

وزن کم کرنا آسان ہے اگر آپ کے ارد گرد موجود افراد آپ کی ہمت توڑنے کے درپے نہ ہوں۔ اگر ہوں بھی تو بجائے اس کے کہ آپ ان سے بحث کریں یا ہار مان لیں، بہتر یہ ہے کے ان کے سامنے مظلوم بن جائیں۔ مثال کے طور پر، دعوتوں میں لوگ اصرار کرتے ہیں بے حساب کھانے پر۔ ارے صرف اتنا سا کھایا، اور لیجیے نا، ابھی سے ہاتھ روک لیا، کیا کھانا پسند نہیں آیا، وغیرہ۔ اگر جو غلطی سے آپ نے کہ دیا کے وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو شک کی نگاہ سے دیکھیں گے آپ کو۔ جیسے وزن کم کرنا کوئی جرم ہو، اور شاید ہے اس معاشرے میں جہاں پیٹ پتلون کی بیلٹ کے اوپر سے ابل رہا ہو تو اسے صحت مندی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ عزت بھی ملتی ہے کہ کھاتے پیتے لوگ ہیں۔

Read more

پاکستان کا پہلا آسٹرفوٹوگرافر

دسویں کلاس کے آخری دن تھے۔ جب استاد ہم سب سے فردا کے منصوبوں کے بارے میں سوال جواب کر رہے تھے، تو ہم سب کے منصوبوں سے الگ، ایک جدا آواز ابھری، ہمارے ہی ایک کلاس فیلو کا، ہمارے ہی قریبی دوستوں میں سے ایک کا، لیکن وہ خواب ہم میں سے نہیں بلکہ ہمارے اذہان ایسے خواب کو ناممکنات میں گردانتے تھے۔ انجینئر، ٹیچر اور ڈاکٹر بننے والوں کی اس فہرست میں، اس نے کہا تھا میں تصویر کشی کروں گا، میں فوٹوگرافر بنوں گا۔ ہم سینکڑوں کے بے کنارے خوابوں میں سے اسے بھی ایک عمومی خواب سمجھ رہے تھے مگر یہ خواب اس کے لئے خاص تھا، بہت ہی خاص بلکہ اتنا واضح کہ وہ اسے دماغ میں حقیقت کا روپ دے چکے تھے۔

Read more

چالیسویں منزل سے گرتے میں نے سوچا

میں نے اپنے آپ سے ایک سوال پوچھا: دنیا میں اتنا درد کیوں ہے؟ الفاظ بے حس و حرکت زبان کی تہ میں پڑے رہے۔ کسی میں اتنی ہمت نہ ہوئی کہ جواب کا ساتھ دے پاتا۔ ڈستی ہوئی خاموشی کے نہ سرکتے ہوئے لمحے پاؤں پسار کے بیٹھ گئے۔ ایک بے نام کی آواز نے مجھے اندر اور باہر سے گھیر لیا۔ میرا حال اس سیارے کی مانند تھا جس کے باہر کی جانب کڑکتی ہوئی خلا کا ماضی تھا۔ اور اندر کی طرف دہکتے ہوئے سورج سا مستقبل۔ اور میں ان کے درمیان معلق۔ کانوں میں سرگوشیاں ہونے لگیں جو ذہن کی کھڑکیوں تک پہنچتے پہنچتے طوفان کی شکل اختیار کر گئیں۔ شعور ریزہ ریزہ ہو گیا اور لاشعور میں ایک بازگشت سنائی دینے لگی۔ مجھے مر جانا چاہیے۔ مجھے مر جانا چاہیے۔

Read more

کھلے پنجرے کا قیدی

میں ایک قیدی ہوں مگر میرا پنجرہ کھلا ہوا ہے۔ اب آپ کے ذہن میں یہ سوال آیا ہو گا کہ میاں تم پنجرے سے باہر نکل کر آزاد کیوں نہیں ہو جاتے۔ کیا تم کو آزادی پسند نہیں ہے یا تم کو اسیری میں مزہ آتا ہے یا تم؟ ارے ارے ٹھہر جائیے اس سے پہلے کہ آپ کے سوالات کی مزید بوچھاڑ ہو، میرے پنجرے کے قریب آ جائیے اور میرے ساتھ میرے فاتحین مغلیہ دربار میں چلیے۔ یہ جو منظر میں آپ کے سامنے دربار لگا ہے اس میں میرے پنجرے کا بھاؤ تاؤ ہو رہا ہے اور میں داہنی آنکھ کو بند کر کے، اپنا بایاں پاؤں اٹھا کر مسرت کے ساتھ ان کو دیکھ رہا ہوں۔

Read more

امیر تیمور کی داستان حیات

وہ ایک بے رحم قاتل اوربدنام زمانہ فاتح تھا، اس نے لاکھوں انسانوں کو قتل کر کے انسانی کھوپڑیوں کے مینار بنائے۔ وہ دشمن کو قتل کر کے خوش ہوتا تھا۔ وہ وحشی فاتح ایک ٹانگ سے لنگڑا بھی تھا۔ آخری عمر میں اس پر چنگیز خان کی طرح چین فتح کرنے کا خبط سوار تھا۔ اسی لئے اس نے چین پر فوجی حملہ کیا اور مارا گیا۔ دنیا کے بدنام زمانہ فاتحین میں سکندر اعظم، جولیس سیزر، ہمنی بال،

Read more

ذوق تجلی اور شوق ادراک

ہے ذوق تجلی بھی اسی خاک میں پنہاں غافل تو نرا صاحب ادراک نہیں ہے حکیم الامت کا یہ شعر فکر و ادراک کی وادی میں سرگرم انسان کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی ایک کوشش ہے کہ انسان کا وجود خاکی محض فکر کی جولانیوں سے مطمئن ہو سکتا ہے اور نہ ہی حقیقی فوز و فلاح سے ہمکنار ہو سکتا ہے۔ خاک کا یہ پتلا، جو عقل و دل کی کشمکش میں مبتلا رہتا ہے، ادراک کی

Read more

چین کووڈ۔ 19 ویکسین کی عام دستیابی کے لیے سرگرم

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں حال ہی میں منعقدہ جی ٹونٹی ممالک کی ورچوئل سمٹ موجودہ وبائی صورتحال میں انتہائی اہمیت کی حامل ایک عالمی سرگرمی رہی ہے۔ عوامی توقعات کے عین مطابق سمٹ میں جہاں اقتصادی و تجارتی امور سمیت متعدد بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا وہاں دنیا کے بڑے ممالک کے قائدین نے کووڈ۔ 19 کے سدباب کے لیے بھی مفصل بات چیت کی اور ”انسداد وبا تعاون“ سمٹ میں سرفہرست موضوع رہا۔ حالیہ

Read more

تحفظ ناموس رسالتﷺ کا عظیم داعی!

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ اور ناموس رسالت کے عظیم داعی علامہ خادم حسین رضوی مختصر علالت کے باعث داعی اجل کو لبیک کہہ گئے عاشق رسولﷺ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان کی وسیع و عریض گراؤنڈ میں لاکھوں عقیدت مندوں نے ادا کی۔ علامہ خادم حسین رضوی صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک سے تعلق رکھتے تھے حافظ قرآن تھے اور عربی ’اردو اور فارسی کی زبانوں پر انہیں عبور حاصل تھا۔ علامہ خادم حسین رضوی

Read more

Miss Management یا Mismanagement

خاندان کئی افراد پر مشتمل ہوتا ہے۔ مگر ہر خاندان کسی نہ کسی مس مینجمنٹ کے بل بوتے پہ ہی چل رہا ہوتا ہے۔ یہ مس مینجمنٹ ماں، بہن، بھابی یا بیوی کی صورت میں ہوتی ہے۔ اس کے بغیر خوشحال اور منظم فیملی کا تصور نہ ہے۔ اس تمہید کا مقصد عورت کا معاشرے میں کردار و اہمیت بیان کرنا ہے۔ اگر ہم غیر جانبداری سے انسانی رشتوں کا تجزیہ کریں تو عورت کو ہی روح رواں دیکھیں گے۔

Read more

اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ: وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا سعودی عرب کا ’خفیہ‘ دورہ

اب تک دونوں ممالک کے حکام نے اس ملاقات کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے اس بارے میں تردید بھی نہیں کی ہے۔

Read more

ذہنی صحت اور معاشرتی مسائل

ہمارے معاشرے میں ذہنی مسائل پر بات کرنے اور ان کو سمجھنے کا فقدان ہے۔ نہ صرف ہمارے سماج میں ایک بڑی تعداد ایسے افراد کی ہے جو اس موضوع کو غیر ضروری سمجھتی ہے بلکہ کافی حد تک اس بات کی قائل ہے کہ ایسے مسائل کی طرف توجہ دینے اور ان پر بات کرنے سے مزید پیچیدگیوں کا امکان ہے، جس کی وجہ سے عمومی طور پر ایسے مسائل کو نظر انداز کرنا ہی مسئلے کا حل سمجھا جاتا

Read more

عقیدہ ہے ایمان نہیں ہے

بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس کے کان میں اذان دی جاتی ہے اور اس کو مسلمان کا لقب دے دیا جاتا ہے۔ عقیدہ حاصل کرنا مشکل نہیں، آج کل کے دور میں ہر انسان کوئی نہ کوئی عقیدہ لیے پھرتا ہے۔ بات کی جائے اگر مسلمان کی تو مسلمان کے پاس عقیدہ ضرور ہے مگر ایمان نہیں۔ ایمان کو پرکھنے کے تین درجے ہیں ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ

Read more

انقلاب اسلامی کے متعلق مارون زونس کا نظریہ

علم سیاست کے اندر ایک دلچسپ موضوع حکمرانوں کی نفسیاتی شخصیت کا علمی بنیادوں پر تجزیہ و تحلیل کرنا ہے۔ ہمارے معاشرے میں کسی کے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ ان موضوعات کو زیربحث لائے لیکن کسی بھی ملک کے حالات کا گہرا تعلق اس ملک پر حکومت کرنے والے فرد کی نفسیاتی شخصیت سے ہوتا ہے۔ اسی طرح حکومتی سطح پر کی جانے والی قانون سازی، فیصلہ سازی، یا دیگر اقدامات پر بھی حکمران کی نفسیاتی شخصیت کا

Read more

جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات اور اجتماعی ذمہ داری

وطن غزیز اس وقت شدید مالی اور انتظامی بحران سے گزر رہا ہے۔ مگر سب سے بد ترین اورخطرناک بحران یہاں اخلاقی بحران ہے۔ کسی بھی معاشرے کی ترقی یا بربادی کا تعلق اس ملک کے باشندوں کے اخلاقی اقدار سے بڑا تعلق رکھتا ہے۔ بڑوں سے سنا تھا، پرانے وقتوں میں حیا اور حرمت کا بہت خیال کیا جاتا تھا۔ ماؤں بہنوں کو سانجھا سمجھا جاتا تھا چاہے وہ دشمن کی ہی کیوں نہ ہوں۔ اب مجھے لگتا ہے

Read more

خادم رضوی تاریخ کے آئینے میں

دنیا میں ایسی شخصیات بہت کم ہوں گی جن کے بارے میں تاریخ کا ایک موقف اور فیصلہ ہوگا جبکہ بے شمار ایسی شخصیات ہیں جن کے متعلق تاریخ کوئی ایک موقف نہیں رکھتی بلکہ ان کے چاہنے والے اور ان کے مخالفین کے متضاد بیانات اور خیالات تاریخ کا حصہ ہیں۔ خادم حسین رضوی بھی ایسی شخصیات میں شامل ہیں جن کے متعلق متضاد آراء موجود ہیں۔ وفات سے پہلے جہاں ان کے حامیوں کا ایک طبقہ تھا وہیں

Read more

خادم حسین بھی رخصت ہوگئے

امام عالی مقام سیدنا امام حسین نے ذی حسم کے مقام پر اپنے ایک خطبہ میں دنیا کی تبدیلی، نیکیوں سے روگردانی پر فرمایا تھا کہ، کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ حق پر عمل نہیں ہوتا، باطل سے پرہیز نہیں کیا جاتا، مومن کو اب چاہیے کہ حق پر رہ کر خدا سے ملاقات کرے، میں دیکھتا ہوں کہ مرجانا شہادت ہے اور ظالموں کے ساتھ زندگی بسر کرنا ناگوار امر ہے، (تاریخ الطبری:ج: 5، ص: 403 ) ”۔

Read more

سکول اور کورونا کی دوسری لہر: وبا کے باعث طلبا کا تعلیمی سال ضائع ہو گیا تو کیا ہوگا، والدین کے خدشات کیا ہیں

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث امکان ہے کہ حکومت جلد ہی سکولوں کو پھر سے بند کر کے چھٹیوں کا اعلان کرنے والی ہے اور ایسے میں والدین کو اپنے بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہونے کی فکر لاحق ہے۔ کئی والدین کو یہ ڈر بھی ہے کہ بچے کہیں سکول کی عادت ہی نہ بھلا دیں۔

Read more

کیوں اور کیسے؟ کرونا، ہک واری فیر

وقت بدلا، حالات بدلے اور شاید زمانے کے انداز بھی بدلے۔ دنیا کو اس بار ایک نئے قسم کے چیلنج کا سامنا تھا اور یہ چیلنج کرونا وائرس کا تھا جس سے اب تک لاکھوں لوگ ہلاک ہو چکے ہیں، کئی لوگ ہسپتالوں میں یا گھروں میں زیر علاج ہیں جبکہ کئی لوگ کاروبار بند ہونے کی وجہ سے بے روزگار ہوئے ہیں اور مزید یہ کہ لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد اس کی وجہ ذہنی اذیت میں مبتلا

Read more

ایک دن شور سے ہٹ کر میں نے اپنے اندر کی آوازوں پر کان دھرا

ایک دن شور سے ہٹ کر میں نے اپنے اندر کی آوازوں پرجب کان دھرا میں شکست خوردہ محسوس کرتی ہوں۔ مجھے یوں لگتا ہے جیسے میر ا کسی بھی شے پر کنٹرول نہیں۔ میں وہ نہیں ہوں جو میں پہلے کبھی ہوا کرتی تھی۔ مجھے یوں لگتا ہے جیسے میری طاقت مجھ سے چھین لی گئی ہو۔ میرے اندر کی روشنی بھجنے لگی ہے۔ یہ سب میری نئی زندگی کاحصہ بن چکا ہے۔ سچ بتاؤں مجھے لگتا ہے میں

Read more

20 نومبر بچوں کا عالمی دن

20 نومبر بچوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں بچوں کے حقوق کی حالت انتہائی پسماندگی کا شکار ہے۔ پاکستان میں 2 کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور بنیادی تعلیم سے بھی محروم کیے گئے ہیں۔ لاکھوں بچے انتہائی کم عمری میں مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ پاکستان میں 25 فیصد کے قریب لڑکیوں کی کم عمری میں شادی کر دی جاتی ہے۔ لوگ خاندانی دشمنیوں کے خاتمے اور قتل کے کیسز

Read more

تیر نہیں میرے زخم کو دیکھ

پاکستان کے وجود کے ایک حصے کو الگ کرا دیا گیا تو اندازہ ہوا کہ جسم کے کسی حصے کو کاٹا جائے، تو کتنی تکلیف ہوتی ہے، مگر ہم خاموش تماشا دیکھنے کے سوا کچھ نہ کرسکے کیونکہ زخم تو اپنوں کے ہاتھوں لگا تھا۔ خیال تھا کہ اب تو سب کو نصیحت ہو چکی اور اب پاکستان کے زخمی جسم پر مرہم رکھنے کی کوشش کی جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا، بلکہ نظریہ ضرورت کے نام پر جمہوری

Read more

آپ تشکیکی رویہ کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟

انگریزی میں ایک لفظ ہوتا ہے جسے skepticism کہتے ہیں جس کا آسان مطلب ”ڈاؤٹنگ ایٹی ٹیوڈ“ بنتا ہے۔ یہ ایک ایسے رویے اور رجحان کا نام ہے جس میں ایک سوچنے والا بڑا دماغ کسی بھی قائم شدہ اور بڑے پیمانے پر تسلیم شدہ نظریات و اتھارٹی پر شک و شبہ کا اظہار کرتا ہے۔ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جن کی ڈکشنری میں ”فکس اتھارٹی“ کا لفظ ہی نہیں ہوتا۔ میرے خیال میں یہ لوگ نطشے کے اس

Read more

دوسری محبت مغربی ستارے سے

یہ سچ تھا کہ سمندر مجھے اپنی جانب کھینچتا تھا جیسے چاند چکور کو اور سورج سورج مکھی کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔ میں ساحل پر چہل قدمی کر رہا تھا کہ اچانک ایک زور دار لہر پلٹی اور پوری شدت سے ساحل کی جانب بڑھی۔ دفعتاً ریت میرے قدموں سے نکلی اور میرے پاؤں اکھڑ گئے۔ اس نے مجھے لپیٹا ایک گہرے شور نے مجھے بانہوں میں بھرا اور نگل لیا، پھر سکوت چھا گیا۔ ہر سو اندھیراہی اندھیرا

Read more

کیا پی ایم سی سے مراد پولیٹیکل میڈیکل کمیشن ہے؟

پاکستان میں میڈیکل کی تعلیم اور ڈاکٹروں کے معاملات کو ریگولیٹ کرنے والے ادارے پی ایم ڈی سی کو تحلیل کر کے پی ایم سی کے نام سے ایک نیا ادارہ قائم کیا گیا ہے۔ پی ایم ڈی سی سے پی ایم سی بنانا ایک تبدیلی تھی لیکن اس تبدیلی کے آن گراؤنڈ کیا اثرات ممکن ہیں ان کا جائزہ لیتے ہیں۔ سب سے پہلے پی ایم سی کے انتظامات کو چلانے کے لیے جن 9 ممبران کا اعلان کیا

Read more

قاری سے لکھاری تک

(لکھاری انٹرویو دیتے ہوئے ) :۔ ویسے تو میں خود کو ایک اچھا کہانی کار نہیں مانتا تھا۔ مگر کچھ کہانیاں جب لکھ کر میں نے کسی کو دکھائی تو انہوں نے پڑھ کر کافی حوصلہ افزائی کی تھی۔ تب جا کر مجھے تھوڑا کچھ یقین ہوا کہ میں بھی ایک کہانی کار ہوں۔ اگر بہت اچھا نہیں تو بہت برا بھی نہیں ہوں۔ کافی لوگوں کو آج بھی وقت نکال کر پوچھنا پڑتا ہے کہ بھائی صاحب آپ نے

Read more

کرونا کی دوسری لہر اور ہم

اس وقت دنیا پر کرونا کی تباہ کن یلغار جاری ہے۔ دنیا کا سب سے ترقی یافتہ براعظم یورپ سب سے زیادہ متاثر ہے دنیا کا سب سے طاقتور ملک امریکہ سب سے زیادہ حملہ کی زد میں ہے۔ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی کرونا کے حملہ میں شدت آ چکی ہے۔ انسانیت کے لئے واحد امید ویکسین ہے تاہم ویکسین کی آمد کا شور تو ہے مگر عملی طور پر اس کی دستیابی بھی غیر یقینی ہے۔ امریکہ

Read more

علامہ خادم حسین اور چند افراد کا ٹولا

اپنی پیدائش سے لے کر اب تک میں مملکت خداداد میں ایک ہی بات سنتا آ رہا ہوں کہ مولوی کبھی ایک نہیں ہوسکتے۔ ان سب کے اپنے اپنے مفادات ہیں۔ یہ ایک ہو گئے تو ان کے مدرسے بند ہوجائیں گے۔ بلاشبہ ملک میں ایسے کئی علما موجود ہوں گے جو منبر رسول پر بیٹھ کر دوسرے مسالک کے خلاف بات کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کرتے لیکن علما کی بڑی تعداد ایسی ہے جن کی دین اور ملک

Read more

روک سکو تو روک لو ”انسانیت“ آئی رے

مجھے سوویت یونین کے بارے میں سوچ کر ہنسی آتی ہے۔ سوویت یونین پچھلی صدی کا سب سے بڑا اور برا مذاق تھا۔ سوویت یونین کا قومی ترانہ مع اس کے ترجمے کے یوٹیوب پر موجود ہے۔ کبھی موقع ملے تو سنئے گا۔ اس میں اعلان ہے کہ یہ عظیم لوگوں کا اتحاد ابد تک کے لئے ہے۔ وہ ’ابد‘ جب آیا تھا مجھے یاد ہے۔ سوویت یونین اور سوشل ازم کی لاش سے بدبو کا برامد ہونا میرے بچپن

Read more

افسانہ _دیس نکالے

صبح دھوپ پھیلنے سے پہلے کوئی بالکنی پر نکلتا اور اس پر سجائے تمام پودوں کو پانی سے سیراب کرتا تو چھت سے لٹکی گل دوپہری کی پتلی پتلی ہتھیلیوں سے پانی کے قطرے نیچے کو گرنے لگتے۔ عمارتوں کے آس پاس سیاہ فاختائیں ہر وقت اپنی اداس لے میں کوئی گیت گاتی رہتیں، جسے لوگ موسیقیت سمجھتے، کوئی نہ جان سکتا تھا کہ ماتم بھی ہو سکتا تھا۔ سورج عمارتیں پھلانگتے آدھا دن لگا دیتا اور دن کے عین وسط میں عمارت سے آگے بڑھ کر رخ روشن عیاں کرتا تو بالکنی پر لگی نم دیدہ گل دوپہری بازو پھیلائے ایک طویل انگڑائی لیتی، شاخوں کو جھٹکتی، پتیوں کو سنوارتی کہ بالآخر دن کی روشنی کو کئی گھنٹوں تک سامنے والی عمارت پر تکتے رہنے کے بعد اب تمازت پنکھڑیوں تک پہنچی تھی۔

Read more

نواز شریف کی والدہ لندن میں انتقال کر گئیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کی والدہ لندن میں انتقال کر گئیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے اپنی ٹوئٹ میں بیگم شمیم اختر کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ اُن کی عمر نوے برس بتائی جا رہی ہے۔

Read more

زیر زمین (فیض احمد فیض کی یاد میں )

نیوشا ایک عام عورت تھی اپنے لوگوں میں رچی بسی سی۔ شاعرہ تھی تو الفاظ کے بہاؤ میں بہت کچھ کہہ جاتی۔ وہ لکھتی رہتی، لکھتی رہتی جب تک کہ کوئی آواز، کوئی تیز روشنی کی کرن اسے لا شعور کی دنیا سے شعور کی دنیا میں نہ دھکیل دے۔ پھر وہ حیران ہو جاتی کہ اس نے کتنا سارا لکھ دیا ہے، کئی صفحوں کے سینے چاک کر دیے ہیں۔ پتا نہیں کون کون سے خیالات جو تہہ در

Read more

کراچی میں بڑھتے جرائم کا ذمہ دار کون؟

روزنامہ جسارت میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق گزشتہ 10 ماہ کے دوران قتل و غارت گری اور لوٹ مار کی وارداتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے جو بہت ہی تشویشناک بات ہے۔ 10 ماہ کے دوران 322 افراد کا قتل ہوجانا اور 18000 لوٹ مار کی وارداتیں ہونا کوئی ایسی بات نہیں جس کو کسی بھی لحاظ سے نظر انداز کیا جا سکے۔ یہ تو وہ واقعات ہیں جو کہ رپورٹ ہوئے جبکہ بیشمار واقعات ایسے ہیں

Read more

نشیب و فراز زندگی کا حصہ ہیں

وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا بالکل اسی طرح حالات چاہے اچھے ہوں یا برے کبھی ایک سے نہیں رہتے۔ یہ وقت بڑا ظالم ہوتا ہے کسی چھوٹے بڑے ’بادشاہ‘ فقیر ’امیر‘ غریب ’عہدیدار‘ افسر ’زمیندار یا چوکیدار کسی کا بھی خیال نہیں کرتا سب کو اپنے پیروں تلے روندتا چلا جاتا ہے۔ کبھی عروج سے زوال کا سفر تو کبھی زوال سے عروج کا سفر سب زندگی کا خاصا ہیں۔ یہ زندگی نہ جانے کیا کیا رنگ دکھاتی ہے

Read more

فتوے

صبح صبح جب موبائل آن کیا تو ایک مہربان اور بہی خواہ نے ایک پوسٹ شیئر کیا تھا کہ ڈالر صرف مولوی نہیں لیتے سیاست داں اور جرنیل بھی لیتے ہیں، مولویوں نے اگر کفر کے فتوے لگائے ہیں تو سیاست دانوں اور جرنیلوں نے غداری کے فتوے داغے ہیں۔ میں نے لمحہ بھر کے لئے سوچا اور پھر پوری ایک تاریخ میرے ذہن میں فٹ سے سما گئی اور ایک ایک کر کے کفر اور غداری کے فتووں کے

Read more

الیکشن نتائج مسترد کرنے کی روایت کب ختم ہو گی؟

ڈھول کی تھاپ پر میدان میں مقابلے کے لیے اترنا بہادری نہیں، درحقیقیت بہادری یہ ہے کہ انسان ہار کے بعد کھلے دل سے اپنی شکست یہ کہتے ہوئے تسلیم کرے ”مقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا“ ، لیکن عہد حاضر میں ایسے بہادر مقابلہ باز ناپید ہیں، چراغ زیبا لے کر ڈھونڈیئے! شاید مل جائیں، ایسا لگتا ہے کہ ہمارے نصیب میں ایسے حکمران نہیں ہیں، جو کھلے دل سے شکست تسلیم کر یں اور جمہوری رویے کی

Read more

شارجہ بین الاقوامی کتاب میلہ!

متحدہ عرب امارات کی امارت شارجہ میں عالمی کتب میلے کا 39 واں ایڈیشن 4 سے 14 نومبر 2020 تک جاری رہا جس میں سینکڑوں عرب اور بین الاقوامی پبلشرز نے شرکت کی۔ شارجہ کے ایکسبو سینٹر میں ہر سال کتابوں کی بین الاقوامی نمائش منعقد کی جاتی ہے۔ اس کی ابتداء آج سے 38 سال قبل 19 جنوری 1982 کو شارجہ کے حکمران اور امارات کے سپریم کونسل کے ممبر، شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے فرمائی تھی۔

Read more

جو ہونا چاہیے وہ کیوں نہیں ہوتا ہے؟

آئیے آج کی نِشست میں اس سوال کا جواب ڈھونڈتے ہیں کہ جو ہونا چاہیے وہ کیوں نہیں ہوتا ہے۔ اِنسانی ذہن میں دو ٖفیصلہ کرنے والے نظام ہیں۔ ایک نظام جذبات، تعصبات اور مفادات کی بنیاد پر فیصلے کرتا ہے جبکہ دوسرا نظام عقل کی لگام تھام کر فیصلے کرتا ہے۔ اس مضمون میں ہم فیصلہ سازی کے جذباتی نظام کو سسٹم نمبر 1 سے تعبیر کریں گے اور فیصلہ سازی کے عقلی نظام کو سسٹم نمبر 2 کا

Read more