عطر بیز کے نام

تسلیمات! آپ کو مخاطب کرنا ہمشہ سے ہی مسئلہ رہا ہے۔ آپ کو بلانا آپ کو کوئی نام دینا عجیب لگتا ہے۔ کیا نام دوں؟ اس بے بسی کا رونا بھی تو نہیں رویا جاتا۔ لیکن خیر میں آپ کو عطر بیز حسینہ کہہ چکا ہوں۔ اکتاہٹ اور بے چینی کے دنوں میں انسان کو کچھ بھی میسر آ جائے تو اسے غنیمت سمجھتا ہے۔ لیکن وہ تو قدرت کا جیتا جاگتا شاہکار تھی جسے قدرت نے زندگی کو منہ

Read more

بڑھتی ہوئی آبادی: مسئلہ یا امکان؟

ہمیشہ یہ کہا جاتا ہے کہ زیادہ آبادی زیادہ مسائل کو جنم دیتی ہے کیونکہ ریاست کو زیادہ افراد کے لیے صحت تعلیم علاج اور روزگار کا انتظام کرنا پڑتا ہے۔ یہ بات درست ہے مگر دوسرے پہلو پر بھی غور کرنا چاہیے کہ یہ زیادہ آبادی ہمیشہ زیادہ مسائل ہی پیدا نہیں کرتی بلکہ یہ زیادہ پوٹینشل بھی فراہم کرتی ہے۔ یہ بات ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان کی سب سے زیادہ آبادی نوجوان افراد پر مشتمل ہے

Read more

صوبہ پوٹھوہار کی تحریک کا منہاج اور پوٹھوہاری زبان

پوٹھوہاری، ہندکواور سرائیکی کوپنجابی زبان کا لہجہ کہنے پربعض سرائیکی دوستوں نے اخلاقیات کا لحاظ کیے بغیر لعنت وملامت شروع کردی مگر خطہ پوٹھوہار کے باسیوں نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے خاموشی کا مظاہرہ کیا۔ ہندکو والوں نے بھی چپ سادھے رکھی کہ بات تو درست ہے۔ ماہرین لسانیات بھی لہجہ ہی قرار دیتے ہیں۔ تاریخی شواہد بھی یہی حقیقت آشکار کرتے ہیں کہ پوٹھوہاری، ہندکو اور سرائیکی پنجابی زبان کے لہجے ہیں۔ یہ بات صرف زبان و بیان

Read more

مہنگائی: اپوزیشن کا پروپیگنڈا

پرانے زمانے میں ایک بادشاہ اپنے وزراء اور درباریوں کی شاہانہ بودوباش سے بہت متاثر ہوا تو اسے خیال آیا کہ میرے وزیر وں اور مشیروں کی اتنی شان و شوکت ہے تو عوام بھی اسی طرح خوشحال ہوں گے ، یہ دیکھنے کے لیے وہ اپنے پورے لاو لشکر اور جاہ وجلال کے ساتھ عوامی بازارمیں گیا، جب بادشاہ بازار میں پہنچا تو لوگوں نے اپنی بد حالی کی وجہ سے آہ و بکا اورچیخ و پکار شروع کردی۔

Read more

افغان پالیسی اور جو بائیڈن

افغانستان میں قیام امن کے لیے اب تمام نگاہیں جو بائیڈن کی پالیسی پر مرکوز ہیں کہ آیا وہ صدر ٹرمپ کی پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے فوری طور پر افغانستان سے تمام افواج نکالتے ہیں یا وہ اس سلسلے میں کوئی نئی پالیسی سامنے لاتے ہیں۔ امریکی انتخابات سے قبل صدر ٹرمپ اور بائیڈن افغانستان سے انخلا کی حکمت عملی پر متفق تھے جو بائیڈن اب بھی امریکی افواج کو افغانستان سے نکالنے کے حق میں ہیں لیکن وہ

Read more

صنف نازک ہونا ہی جرم بن گیا ہے !

وطن عزیز میں حیوان سے بڑھ کرانسانوں کے روپ میں گھومنے والے جنسی درندے زیادہ خطرناک ہیں، ہمارے ہاں روز بروز ایسے بڑھتے خوفناک حقائق و واقعات سامنے آرہے ہیں کہ جن کو شیطانیت و درندگی کے کھلے مظاہرے کے سوا کچھ نہیں کہا جا سکتا، اس میں زیادہ تشویش ناک بات یہ ہے کہ ہوس کے پجاریوں نے خواتین کے ساتھ ساتھ معصوم بچوں کو بھی نہیں چھوڑاہے۔ معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے ایسے ایسے دل دہلا

Read more

دھرنے، سماج اور انتظامیہ کی بے بسی

ہفتے کی شام ہی سے اسلام آباد میں داخل ہونے والے راستوں پر کنٹینر رکھ کر بند کرنے کا عمل شروع ہو چکا تھا۔ اخبارات میں نمایاں طور پر اس حوالے سے کوئی خبر نہیں تھی اور نہ ہی ٹی وی چینلز پر کوئی ذکر دیکھنے کو ملا۔ اتوار کی صبح موبائل سروس معطل ہو گئی جو پیر کی رات دیر گئے بحال ہوئی۔ اس دوران سڑکوں پر جو افراتفری اور آپا دھاپی کی صورتحال نظر آئی وہ اپنی جگہ

Read more

مذہب کا تڑکا

جس طرح کوئی بھی سالن ذائقہ دار بنانے کے لیے اس پہ تڑکا لگاتے ہیں، ویسی ہی مملکت خداداد میں اپنی سیاست چمکانے اور اپنا سکا منوانے کے لیے مذہب کا تڑکا لگایا جاتا ہے۔ جوں ہی مذہب کا تڑکا لگا، سمجھو کہ ناممکن کام بھی اب ممکن ہونے والا ہے۔ رحمت العالمین نبی صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی پاک ذات پہ کسی کو کوئی آنچ بھی قبول نہیں، اور فرانس میں ایک معمولی اخبار نے نبی اکرم

Read more

مریم نواز کا بیانیہ: مٹھا مٹھا ہپ

پنجابی زبان جو کہ میری ماں بولی بھی ہے اس کی خوبصورتی یہ ہے کہ بولنے اور سننے میں میٹھی و شیریں تو ہے ہی، سمجھنے میں بھی سہل اور آسان ہے۔ میرا ایک مرحوم دوست ڈاکٹر عنائت کہا کرتا تھا کہ جو مزا ”سواد“ کا پنجابی زبان میں ادا کرنے میں آتا ہے کسی اور زبان میں کہاں؟ اسی زبان کا ایک مشہور اکھان ہے کہ ”مٹھا مٹھا ہپ تے کڑوا کڑوا تھو“ ۔ یعنی جہاں سے فائدہ مل

Read more

کچھ ذکر شین خال کا

آسمان پہ ستورو شائستہ خکاری لکہ لیلیٰ چی پہ مخ وہلی یی خالونہ پشتو زبان کے اس ٹپے میں پشتونوں کے ہزاروں سال کی تاریخ سمٹی ہوئی ہے۔ ٹپہ پشتو شاعری کی ایک اہم صنف ہے۔ اس ٹپے میں شاعر اپنے محبوبہ کے رخسار پر لگے شین خال کو آسمان میں چمکتے ہوئے ستاروں سے تشبہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ستاروں سے مزین چمکتا ہوا آسمان ایسا لگ رہا جس طرح لیلیٰ کے رخسار پر تل لگے ہوئے ہیں۔ شین

Read more

پی ڈی ایم کا میثاق پاکستان

گلگت بلتستان کے الیکشن ہوچکے اور سب کچھ توقع کے مطابق ہوا۔ انتخابات میں توقع کے مطابق تحریک انصاف نے اکثریت حاصل کی اور توقع کے مطابق ہی دیگر سیاسی جماعتوں نے انتخابی نتائج کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ بلتستانی مقامی لیڈر شپ کے مطابق ان انتخابات میں بھی 2018 والا فارمولا اپنایا گیا۔ امیدواروں کی وفاداریاں تبدیل کرائی گئیں، فارم 45 نہیں دیا گیا۔ جو بھی ہوا برا ہوا اس سے بہتر ہو سکتا تھا۔ حکومت نے

Read more

پاکستانی اقلیتیں اور اسلامو فوبیا

پرانے وقتوں کی بات ہے ایک فقیر کے آگے آگے ایک عورت چلتی جا رہی تھی۔ بناؤ سنگھار سے تو لگ رہا تھا کہ وہ کسی شادی یا خوشی کی تقریب پر جا رہی ہوگی ورنہ عام حالات میں عورتیں اتنا سجتی سنورتی ہی کب ہیں۔ عورت کے پیچھے پیچھے ایک بچہ جس کے تن پر کپڑے بھی پورے نہیں اور پاؤں میں جوتا بھی نہیں تھا۔ بچہ ماں کے پلو پکڑے عورت کے ساتھ ساتھ رہا تھا اور رو

Read more

گلگت بلتستان کی حالیہ سیاسی صورت حال

گلگت بلتستان جسے عرف عام میں شمالی علاقہ جات کہا جاتا ہے۔ اس کا کل رقبہ 72971 مربع کلو میٹر ہے۔ آبادی تقریباً 19 لاکھ کے قریب ہے جبکہ آبادی کی گنجانی سترہ افراد فی مربع کلو میٹر ہے۔ گلگت بلتستان کا دارالحکومت گلگت جبکہ سب سے بڑا شہر سکردو ہے۔ انتظامی تقسیم اس طرح سے ہے کہ اس کے 14 اضلاع، 28 تحصیلیں، 3 ڈویژن جبکہ 24 صوبائی اسمبلی کی نشستیں ہیں۔ گلگت بلتستان کی سرحدیں افغانستان کی طرف

Read more

امریکا کے پہلے صدر جارج واشنگٹن کی داستان حیات

آج کی تحریر میں ہم بات کرنے والے ہیں امریکا کی ایک ایسی شخصیت کی جنہوں نے اپنی لیڈرشپ کی بدولت طاقت ترین برطانوی سلطنت کو شکست دیدی تھی۔ برطانوی سلطنت کو شکست دے کر اس شخصیت نے ایک نئے ملک کی بنیاد رکھی تھی۔ اس نئے ملک کا نام تھا امریکا جو اس وقت دنیا کا طاقت ور ترین ملک ہے۔ جی ہاں آپ درست سمجھ رہے ہیں۔ آج کی تحریر میں ہم بات کر رہے ہیں امریکا کے

Read more

عبدالودود قریشی صاحب کی وڈیو پر تبصرہ

محترم ودود صاحب! آپ نے پروگرام کا نام فیکٹس ود ودود نام رکھا ہے لیکن اگر میں فیکٹس سے آگاہ نہ ہوتا تو آپ کی بات کو شاید سچ ہی سمجھ لیتا۔ آپ نے جو باتیں اپنی وڈیو میں مورخہ 22 ستمبر 2020 کو بیان کی ہیں وہ فیکٹس کے مطابق ہرگز نہیں ہیں۔

1۔ آپ نے کہا ہے کہ ”تاریخ بتاتی ہے کہ 1929 سے ہی مسلمان مرزا غلام احمد قادیانی کے عقائد سے اختلاف کرتے ہوئے انفرادی طور پر مصروف عمل تھے“ ۔ فیکٹ یہ ہے کہ مرزا صاحب تو 1908 میں وفات پا چکے تھے۔

Read more

ادیبوں اور شاعروں سے کچھ ملاقاتیں

گزشتہ دنوں معروف شاعر ادیب اظہر جاوید مرحوم جو تاریخ ساز جریدہ تخلیق کے مدیراعلیٰ رہے ہیں کے صاحب ذادہ سونان اظہر جوآج کل پاکستان کے ادبی حلقوں میں بہت جانے پہچانے جاتے ہیں نے اپنے فیس بک پر ایک افسردہ سی پوسٹ شیئر کی جو یہاں پیش خدمت ہے۔ ”افسوس صد افسوس! وہ واضعدار لوگ جو ہمیشہ اپنے دکھ اور غم بھول کر لوگوں میں محبتیں تقسیم کرنے میں پیش پیش رہے اور ادبی حلقوں میں لوگوں کے پروگراموں

Read more

تجھے اے زندگی لاؤں کہاں سے

سیانے کہتے ہیں کہ زندگی موت کی امانت ہے اور موت زندگی کی حفاظت کرتی ہے تآنکہ وقت مقرر آن پہنچے۔ مگر جواں سالی کی موت ہر ذی شعور انسان کو آبدیدہ کردیتی ہے۔ گزشتہ دنوں دو ساتھی صحافیوں ارشد وحید چوہدری اور شاہ نواز موہل کی موت نے دہلا کر رکھ دیا۔ گو ارشد وحید چوہدری کے ساتھ کسی صحافتی ادارے میں اکٹھے کام نہیں کیا مگر ارشد کے ساتھ شناسائی پارلیمنٹ ہاؤس کی پریس گیلری اور راہداریوں میں

Read more

فردوس عاشق اعوان کے سر پر پنجاب کی پگ

ابد قسمتی سے موجودہ وقت میں ایک دوسرے کو نیچا گرانے کی دوڑ، انفرادی اور شخصی مفادات کا تحفظ، کرپشن کی داستانیں، بے اصولی کا چلن اور ایسے ہی بے کار مقابلوں میں نام نہاد سیاسی و مذہبی قیادت کی ساری قوتیں صرف ہو رہی ہیں۔ پچھلی اور موجودہ حکومتی کارکردگی پر تنقید، الزام تراشیاں اور لڑائی جھگڑے کی ساری صورتحال میں اگر بات نہیں ہوتی تو اپنی اپنی ذمہ داریوں کی بات نہیں ہوتی جبکہ دوسری طرف ملک میں

Read more

لاو زو کون تھے؟

لاو زو کی حیرت انگیز تعلیمات کیا ہیں؟ ہم سب کی آج کی تحریر چین کے عظیم صوفی، درویش، مرشداور فلاسفر لاو زو کے بارے میں ہے۔ یہ درویش چین میں کب پیدا ہوا اور کس زمانے میں یہ دنیا سے چلا گیا اس بارے میں مصدقہ طور پر کچھ نہیں بتایا گیا۔ دنیا کے ذہین ترین صوفی فلاسفر لاو زو کے صوفیانہ خیالات کو چین میں تاوزم یا داوازم کے نام سے جانا جاتا ہے۔ آج کی تحریر انسان

Read more

تعلیمی ادارے اور فنون لطیفہ

گزشتہ کالم میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ ہمیں نئی نسل کو فنون لطیفہ کی جانب راغب کرنا چاہیے ’انہیں اردو زبان و ادب سے محبت کا درس دینا چاہیے۔ جو بچے لکھنا چاہتے ہیں یا لکھتے ہیں ان کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرنی چاہیے بلکہ ان کے لیے علمی و ادبی ورکشاپس‘ تربیتی پروگرامز اور علمی و ادبی سیشنز کا اہتمام کرنا چاہیے تاکہ ان کو علم و ادب کے قریب کیا جا سکے اور

Read more

لن یوتنگ کی کتاب: جینے کی اہمیت

وہ سرمئی رنگ کی مضبوط جلد والی کتاب تھی۔ اسے دیکھ کر میرا پہلا تاثر یہ بنا کہ یہ کتاب زندگی سے لطف اٹھانے اور مشکلات سے نبرد آزما کے گر سکھاتی ہے۔ تناؤ کی سچوایشن میں موڈ کو خوش گوار بنانے کے لئے اکثر اس کا مطالعہ کرنے بیٹھ جاتا۔ ایک طرح سے یہ میری سیلف ہیلپ کی پہلی کتاب تھی۔ یہ لن یوتنگ کی ’جینے کی اہمیت‘ تھی۔ یہ کتاب زندگی گزارنے کے چینی فلسفے پر روشنی ڈالتی

Read more

کرونا وائرس کی دوسری لہر کے لئے

انسانی دماغ کی یہ خاصیت ہے کہ جو شے اس میں ایک بار چپک جائے یا یہ جس موضوع میں دلچسپی لینے لگے تو دنیا مافیہا سے بے خبر اسی دھن میں مگن ہوجاتا ہے۔ بس چلتے پھرتے، سوتے جاگتے، اٹھتے بیٹھتے اسے وہی سوجھتا ہے یا یوں کہیے کہ ایک ہڑک سی اٹھتی ہے جو دیوانہ وار اسے اسی سمت سوچنے اور اسی کی ٹوہ میں سرگرداں رہنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ اگر تو یہ لگن اور ہوک ترقی پسندی کی ہو اور تخلیقی آئیڈیاز سے بھرپور ہو تو سبحان اللہ۔ انسان کے وارے نیارے۔

Read more

یادوں کا موسم

سردیوں کی آمد آمد ہے ’ہوا کی خنکی نے ائر کنڈیشنز کا بوجھ بانٹ لیا ہے۔ شام کے مٹر گشت کے لئے نکلا تو گاڑی کے خود کار اے سی نے درجہ حرارت میں سے حرارت کو ایسے بھاگ جانے پہ مجبور کیا کہ ٹھنڈے ہوتے کانوں کو بھی سرگوشی کرنی پڑی اور لگے ہاتھوں ایسی یاد ذہن میں ابھری کہ خوشی سے ہی زندگی اور ماحول کی حدت بڑھ گئی۔ کبھی کبھی کوئی بھولی بسری یاد اور اس یاد سے جڑی کوئی بات‘ کوئی ذات ’کوئی ساعت‘ کوئی مات ’کوئی اثبات یا کچھ اپنے ہی مکتوبات حوصلہ بڑھانے میں بڑے کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔

Read more

کچھ علاج ہی سہی!

کبھی کبھی اتنی بری ساری خبروں میں کوئی چھوٹی سی اچھی خبر اس اطمینان کا باعث ہوتی ہے کہ کہیں کہیں انسانیت کی بچی کھچی سانسیں ابھی بھی جاری ہیں۔ برائی پہ کڑھنا زندہ رہنے کی علامت ہے لیکن اس برائی کو ختم کرنے کے لئے اپنا آپ پیش کرنا چاہے کسی بھی طرح، انسانیت اور معاشرے کی اصل اساس ہے اور ابھی شاید یہی وہ اساس ہے کہ ہم سکون سے سو پاتے ہیں حالانکہ جاگتے ہوئے ہر لمحہ بے سکونی میں گزرتا ہے

Read more

برداشت کے عالمی دن کے موقع پر۔۔۔

16 نومبر کو ہر سال برداشت کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد معاشرے میں برداشت، تحمل اور بردباری کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔ بلا شبہ عدم برداشت کا رویہ صحت مند کسی بھی معاشرے کے خدو خال مسخ کردیتا ہے، معاشر ہ لوگوں سے ملا کر تشکیل پاتا ہے۔ پر امن لوگ ہی پر امن معاشرے کی بنیادیں استوار کرتے ہیں۔ جھگڑالو قسم کے لوگ نہ صرف شخصی نقصان کرتے ہیں بلکہ معاشرتی امن بھی تبا

Read more

نوجوانوں کے مسائل اور حکومتی وعدے

وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے سے پہلے عوام سے جہاں اور بہت سے وعدے کیے تھے وہاں موصوف نے نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں مہیا کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔ جو دو سال گزرنے کے بعد بھی وفا نہیں ہوسکا اور نہ آئندہ ایسا ہونے کا کوئی چانس دکھائی دیتا ہے۔ ملک کے نوجوان طبقے نے اس امید کے ساتھ خان صاحب کے تبدیلی مشن کا ساتھ دیا تھا کہ وہ ان کے روشن مستقبل کے لئے

Read more

ٹریفک کا بڑھتا ہوا دباؤ اور تجاویز

پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں تیزی کے ساتھ بڑھتا ہوا ٹریفک ایک بہت بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے اور میرے اندازے کے مطابق آئندہ پانچ دس برسوں کے بعد یہ ممکن ہی نہیں رہے گا کہ موجودہ چھوٹی بڑی شاہراہوں پر ٹریفک بآسانی رواں دواں رہ سکے۔ ٹریفک کے یہ مسائل ان اوقات میں اور بھی عروج پر ہوتے ہیں جو اسکولوں، کالجوں کے کھلنے اور بند ہونے کے ہوتے ہیں۔ ویسے تو ملوں اور کارخانوں کے

Read more

تعلیمی مستقبل کورونا کے ہاتھ میں

پوری دنیا ایک مرتبہ پھر کورونا کی زد میں آ چکی ہے. اس بات کا سائنس دانوں کو اندازہ ہو چکا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر آئے گی جو پہلے کی نسبت زیادہ خطرناک ہوگی اور پھر ایسا ہی ہوا, کورونا کی دوسری لہر نے ایک مرتبہ پھر ان گنت انسانی جانیں لینا شروع کردیں ہیں. امریکہ, برطانیہ, فرانس, اسپین, ایران, انڈیا سمیت متعدد دیگر ممالک میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے. حالیہ اعداد و

Read more

آزادی، مگر کس سے؟

انسان کی فطرت میں شامل ہے کہ وہ آزاد رہنا چاہتا ہے۔ آزادی ایسی فطری عمل ہے، جیسے ہر جاندار پسند کرتا ہے اور اس کے برعکس قید و بند کسی کے لئے قابل قبول نہیں۔ آزادی ہمیشہ وہی لوگ طلب کرتے ہیں، جنہیں پہلے یہ احساس ہو جائے کہ وہ آزاد نہیں ہے۔ اس کے بعد وہ اپنی آزادی کے لئے جستجو کرتے ہیں۔ آزادی کی کوئی جامع تعارف یہاں پر تو نہیں، بلکہ اس کا معیار سب کے

Read more

ووٹ کی عزت کے نعرے!

” ہم فوج سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں مگر اس سے پہلے جعلی حکومت کو گھر بھیجا جائے“ مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز کے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہے گئے یہ الفاظ سن کر اس لیے کوئی حیرت نہیں ہوئی کیونکہ ہمارے سیاستدان جب اقتدار سے دور ہوں تو وہ عوام کے قریب ہو جاتے ہیں انہیں عوام کا احساس بھی ہوتا ہے عوام کے ووٹ بھی یاد آتے ہیں

Read more

کجا ہستی، جان پدر

جہالت کا ایک اپنا معاشرہ ہے نہ اس معاشرے میں انسانیت ہوتی ہے نہ کوئی مذہب، نہ کوئی اخلاقیات۔ جہالت کے معاشرے کے مکینوں کے نزدیک ہر چیز ان کی ہوس کو پورا کرنے کے لئے جائز ہے نہ حرام کی تمیز نہ حلال کی۔ جہاں دنیا چاند کے مکین بننے کے لئے مقابلے میں ہیں وہی آج بھی قائد کے دیس میں معصوم بچیوں کو اپنی ماؤں کے اور ماؤں کو بچوں کے سامنے ہوس کا نشانہ بنایا جا

Read more

جناح ریزیڈنسی، زیارت اور زیرو پوائنٹ کے دلفریب نظارے

چچا کے گھر ہفتہ اور اتوار آنے کا انتظار رہتا تھا کیونکہ چچا دفتری امور نمٹانے میں ہفتے کے پانچ دن انتہائی مصروف رہتے تھے۔ چھوٹے بھائی نے باہر بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنی شروع کر دی۔ اور کوئٹہ کینٹ میں کرونا کی وجہ سے عرصہ دراز سے چھوڑی ہوئی بچہ کرکٹ کی بحالی کا کام میرے چھوٹے بھائی نے شروع کیا اور اپنے دن رات ایک کر دیے۔ صبح بارہ بجے ناشتہ کر کہ گراؤنڈ میں جاتا شام کے

Read more

یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی

گزشتہ ادوارمیں جب معاشرہ افراط و تفریط کا شکار ہوجاتا اور معاشرے میں برائیاں اور منفی رویے عام ہونے لگتے تو اللہ رب العالمین ان کے سد باب کے لیے کسی نبی یا رسول علیہ الصلوٰۃ والسلام کو مبعوث فرماتا۔ یہ سلسلہ ازل سے جاری تھا اور بنی نوع انسان کے پہلے فردحضرت آدم علیہ السلام کی حیثیت بھی اللہ کے پیغمبر کی تھی۔ یہ سلسلہ یونہی جاری وساری رہا اور بعض روایات کے مطابق کم وبیش ایک لاکھ چوبیس

Read more

خدا کسی کو اولاد کا دکھ نا دے!

ابھی پشاور حملے کے زخم تازہ ہی تھے کہ بد قسمتی نے یہ دن بھی دکھایا کہ کابل یونیورسٹی میں نوجوان حصول علم کے لیے اکٹھے ہوئے اور شہید ہو گئے۔ کابل یونیورسٹی حملے میں نوجوان ہلاکتوں نے جہاں سب کے دل دہلا کر رکھ دیے تو اس کے ساتھ والدین کی آنے والی فون کالز اور میسجز جو کہ محبت سے بھرپور ہیں اور ان کو پڑھ کر ایک صاحب اولاد اور درد دل رکھنے والا انسان ضرور کانپ

Read more

یہ قبضہ چھڑانا مشکل ہے

ہم جب جامعہ/یونیورسٹی میں داخل ہوئے تو ہماری محترم استاد جناب ڈاکٹر فوزیہ ناہید نے جو خواجہ امجد سعید مرحوم کی زوجہ ہیں، نے ہماری پہلی تعارفی کلاس لی، جس میں انھوں نے وہ مشہور کلمات دہرائے جو کم و بیش ہر سکول، کالج و یونیورسٹی کے پہلے دن دہرائے جاتے ہیں کہ آپ سب محنت کر کے یونیورسٹی میں داخل ہو گئے ہیں، اب آپ لوگوں نے یہ چار سال محنت کرنی ہے اور پھر زندگی آسان ہے۔ ہم

Read more

تحریک لبیک پاکستان سے معاہدہ: غیر ملکی سفیر کو کن وجوہات پر بے دخل کیا جا سکتا ہے؟

جب پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری سے فرانس کے سفیر کی بے دخلی کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے بتایا کہ ’تاحال پاکستان نے کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ جب وقت آئے گا تو میڈیا کو بتادیا جائے گا۔‘

Read more

موجودہ سیاسی صورتحال اور میری نظر میں اس کا حل

اس حقیقت سے کون واقف نہیں کہ آج ہم جس دنیا میں رہ رہے وہ روز اول سے ایسی نا تھی۔ پہلے پہل انسان درختوں کے پتے کھا کر پیٹ پالا کرتا تھا۔ اس دنیا میں اول اول تو لباس نام کی کوئی چیز موجود ہی نا تھی۔ پھر انسان نے اس سلسلے میں غیر شعوری طور پر ہونے والے مظالم پر سوچا تو انہیں لگا کہ لباس انسان کی ضرورت ہے۔ جس کا اہتمام کیلے کے پتوں اور اسی

Read more

پی ڈی ایم کے گنبد، ہوا میں معلق تحریک اور بیانیہ کا بوجھ

سیاسی تحاریک رجحان سازی کرتی ہیں اور ہواؤں کے رخ موڑ دیتی ہیں۔ معجزوں کا ظہور ہوتا ہے اور نئی قیادتیں جنم لیتی ہیں۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جائزہ لیں تو اس امرپر سوچنا ضروری ہے کہ پی ڈی ایم کی بنیاد کیوں اور کن وجوہات پر رکھی گئی ہے۔ اپوزیشن کا کردار کیا ہوتا ہے۔ جمہوریت کیا ہے۔ سیاست کے مقاصد کیا ہیں۔ حکومت گرانے کی اتنی جلدی کیوں ہے۔ اگر پی ڈی ایم کی بنیاد اس وجہ سے

Read more

کھیلوں کے فروغ کے لیے پنجاب حکومت کے اقدامات

کہا جاتا ہے کہ صحت مند دماغ کے لیے صحت مند جسم کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کا باعث ہوتا ہے۔ اسی لیے پاکستان کی تاریخ میں مسلسل تیسری بار نئی جمہوری حکومت برسر اقتدار میں آئی ہے اور اس کے نتیجہ میں پنجاب میں بھی ایک نئی حکومت کا آغاز ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر کی قیادت میں پنجاب حکومت نے جہاں صحت کے شعبے میں اصلاحات

Read more

اقتدار کی ہوس

مرکزیت کی کمزوری اور ارباب اقتدار کی خرابیوں کی تقلید سے قوموں میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے اگر ان خرابیوں کی اصلاح کر دی جائے تو قوموں میں پیدا شدہ بگاڑ کا ازالہ خود بخود ہونا شروع ہوجاتا ہے کیوں کہ اگر ارباب اختیار کے قدم درست راستے پر ہوں تو قوم بھی ان کے نقش قدم پر ازخود چلنا شروع ہوجاتی ہے۔ اکابرین کی تقلید کی خرابی کی ایک شکل ارباب اختیارکے اختیار کی حد کا تعین نہ ہونا

Read more

چین: جدت طرازی کا عالمی رہنما

اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے کہ دنیا کے وہ ممالک جو سائنس و ٹیکنالوجی کے اعتبار سے ترقی یافتہ ہیں، وہ اقتصادی سماجی ترقی میں بھی دیگر دنیا سے کافی آگے ہیں۔ سال 2020 کے ”گلوبل انوویشن انڈیکس“ کا جائزہ لیا جائے تو چین عالمی درجہ بندی میں چودہویں نمبر پر ہے جبکہ یہ امر قابل ذکر ہے کہ چین صف اول میں شامل تیس ممالک میں متوسط آمدنی کا حامل واحد ملک ہے، باقی فہرست

Read more

رضوی دھرنا اور حکومتی نا اہلی

مولانا خادم حسین رضوی اور ان کے پیروکار جس مقصد کے لیے دھرنا دے رہے تھے اس سے کسی کو اختلاف نہیں ہے نا ہو سکتا ہے۔ اور دھرنا، احتجاج، جلسہ، جلوس ہر فرد، گروہ، پارٹی یا فکر کے پیروکاروں کا بنیادی حق ہے جو انہیں آئین پاکستان دیتا ہے۔ لیکن اس احتجاج اور اس دھرنے کو مینج کرنا حکومت وقت کا کام تھا جو ایک اور آئینی ذمہ داری ہے بناء شہریوں کے حقوق پامال کیے بنا۔ رضوی صاحب

Read more

یہ جنس کے بھوکے ہیں صنف کے نہیں!

بات نکلے گی تو دور تلک جائیں گی۔ لیکن دور تک بات جانی اب ضروری بھی ہے۔ روزانہ آپ خبرنامہ دیکھیں گے تو دو خبریں ضرور سنیں گے۔ ایک خواتین سے زیادتی کی اور دوسری مہنگائی کی۔ مہنگائی کا مسئلہ تو ہمیشہ کا ہے اور ہمیشہ رہے گا مگر جس طرح معاشرہ زبوں حالی کا شکار ہے یہ مسئلہ زیادہ پرانا نہیں ہے بلکہ کچھ ہی سالوں میں یہ معاملات سنگین حد تک بڑھ چکے ہیں۔ پاکستان کا ہر باعزت

Read more

مغرب میں توہین رسالت ﷺ کا بڑھتا ہوا رجحان

گزشتہ دنوں مغرب نے ایک بار پھر اپنی خصلت کا اظہار کرتے ہوئے بانی اسلام ﷺ کی پاکیزہ سیرت پر حاشیے چڑھانے شروع کر دیے اور مزید خباثت یہ کہ ذات اقدس بابرکت کے خاکوں کی اشاعت بھی شروع کردی ہے۔ ایسے ملعون افعال کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ معاشرہ کو سکھانے اور پڑھانے والے انتہائی مقدس اور قابل عزت شعبہ سے منسلک افراد یعنی اساتذہ نے ہی یہ مکروہ کام سرانجام دیا ہے۔ جس کی مذمت کرنے کے لئے شاید الفاظ بھی ناکافی محسوس ہوں۔ البتہ ان پر ایک مسلمان محض اتنا ہی کہہ سکتا ہے کہ انا للہ وانا الیہ راجعون

Read more

نظام صحت اور المصطفے ٰ ویلفیئر کی خدمات!

آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا 37 واں بڑا ملک ہے پاکستان کا شمار ترقی پذیر ممالک میں ہوتا ہے دنیا کی ترقی یافتہ اقوام نے تعلیم اور صحت کی سہولیات کی حصولیابی کے بعد آگے بڑھنے کے سفر کی سمت کا تعین کیا اور یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس سے مفر اختیار کرنا ممکن نہیں۔ انسانی بنیادی ضروریات زندگی کی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانا ریاست کی ذمہ داری میں شامل ہے اقوام متحدہ کے چارٹر

Read more

دنیا کا سب سے بڑا آزاد تجارتی بلاک: کثیر الجہتی کی جیت

چین کی قیادت میں دنیا کا سب سے بڑا تجارتی بلاک قائم کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چین سمیت بحر الکاہل کے پندرہ ایشیائی ممالک نے دنیا کے سب سے بڑے ”آزادانہ تجارتی معاہدے“ پر دستخط کر دیے ہیں۔ علاقائی تجارت کے فروغ کے لیے یہ معاہدہ طے پانے میں آٹھ سال لگے۔ توقع ہے کہ اس سے خطے کی 2.2 ارب آبادی مستفید ہو گی۔ دستخط کی تقریب اتوار کو ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں جنوب مشرقی

Read more

آئمہ کرام معاشی تنگی سے بچنے کیلئے حلال تجارت کو اپنائیں

شاملی کے گاؤں گنگیرو کے حافظ وسیم کی خودکشی کی خبریں چاروں اطراف گردش کر رہی ہے۔ خبروں کے مطابق وہ ضلع باغپت کے ایک گاؤں میں امامت کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ لیکن لاک ڈاؤن میں مسجد ٹرسٹیان نے یہ کہتے ہوئے امامت کے منصب سے معزول کر دیا تھا کہ ان کے پاس انہیں تنخواہ دینے کے لئے پیسہ نہیں ہے۔ معاشی تنگی اور خودداری کی وجہ سے فاقوں کی نوبت آ گئی تھی جس کے بعد

Read more

انصاف کے ساتھ ترقی کا نیا دور! نتیش کمار

بہار میں ایک بار پھر ترقی پسند وزیر اعلی نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے کی واپسی ہوئی ہے۔ حالانکہ این ڈی اے کی اہم حلیف جماعت جنتادل یونائیٹڈ کی کاکردگی اطمینان بخش نہیں ہے۔ مگر قابل شمار ضرور ہے۔ تمام ایگزٹ پول اور قیاس آرائیوں سے پرے این ڈی اے نے جادوئی اعداد و شمار کو پار کر لیا ہے۔ قومی جہموری اتحاد نے انصاف کے ساتھ ترقی کا نعرہ بلند کرنے والے بہار میں بہار لانے

Read more

رکھ پت رکھا پت

”اے ایمان والو! بہت بد گمانیوں سے بچو۔ یقین مانو کہ بعض بد گمانیاں گناہ ہیں اور بھید نہ ٹٹولا کرو اور نہ تم میں سے کوئی کسی کی غیبت کرے۔ کیا تم میں سے کوئی بھی اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانا پسند کرتا ہے؟ تم کو اس سے گھن آئے گی اور اللہ سے ڈرتے رہو، بیشک اللہ توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے“ ۔ سورہ الحجرت۔ آیات 12 حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ، حضرت عبداللہ بن

Read more

مائیں یوں ہی چلی جاتی ہیں!

ماں کی گود، ماں کی مسکراہٹ، ماں کا چہرہ، ماں کیا خوبصورت نام ہے جن سے انسیت ہوئی، ماں کی بانہوں کی خوشبو، ماں کی محبت، شفقت، پیار، ڈانٹ ان کا فکرمند چہرہ ان کا مضبوط ارادہ ان کے پیچھے پیچھے بھاگنا ان سے الفت ان کی بے بس آنکھوں میں چمکتے آنسو بوند بوند گرتی موتیوں کا اثر، ماں بھلائے نہیں بھولتی جیسے وہ ابھی ہو کر گزری ہو جیسے ابھی میری پکار سن کے چلی آئے گی اور

Read more

بیٹیوں کو عزت دو

پشاور سے کراچی تک اقلیتیں اپنی مغوی بیٹیوں کو لے کر سراپا احتجاج ہیں۔ لیکن ریاست کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ ہر طرف ایک ہی آواز سنائی دے رہی ہے کہ آرزو کو آزاد کرو۔ ہما کو رہا کرو۔ شیزا کو رہا کرو۔ فرح شاہین کو رہا کرو۔ اور ہزاروں کمسن بچیوں کا یہ سلسلہ پچھلی کئی دہائیوں سے جاری ہے۔ ثواب کے نام پر چھوٹی اور کمسن بچیوں کو اغوا کیا جاتا ہے اور پھر ان

Read more

پاکستان اور مذہبی شدت پسندی

پاکستان سے مراد ایک ایسی ریاست ہے۔ جس کے بانیوں کے منشور کے مطابق پاکستان مذہبی تو تھا لیکن ایسا مذہبی جس میں رہنے والے تمام گروہ، فرقے اور مذاہب بغیر کسی تفرقے کے اس میں ایسے رہ سکیں گویا یہ ان کی اپنی جاگیر ہو۔ بانیان پاکستان اور آج کے پاکستان میں فرق کوہ ہمالہ کی بلندیوں سے بھی زیادہ ہے۔ بانیان پاکستان سے مراد وہ پاکستان تھا جس میں ایک شیعہ گورنر جنرل، ایک ہندو وزیر قانون، ایک

Read more

نئی نسل سے مکالمہ

آج سے تقریباً پندرہ سال قبل جب لکھنے کا آغاز کیا تو سب سے پہلے جس طبقے نے تنقید کا نشانہ بنایا وہ میرے قریبی عزیز و اقارب تھے سو مجھے اس وقت یوں محسوس ہونے لگا جیسے لکھنا (بالخصوص شاعری) کوئی گناہ کبیرہ ہے ’یہی وجہ ہے کہ جس کو بھی یہ بتایا کہ ”ہم شاعر ہوتے ہیں“ ، تو آگے سے ایک ہی جواب ملتا کہ ”بھائی کوئی چنگا کام کر لیتے، کیا ایک یہی کام رہ گیا

Read more

سقوط بنگال اور ہم

آپ سب نعرہ لگایئے مگر نعرہ تکبیر نہ لگایئے ہمیں ڈر لگتا ہے۔ یہ عام بنگالی عوام کا لاچار غیر بنگالیوں سے معصومانہ دھمکی کے ساتھ ان کی درخواست تھی۔ ردعمل کا خون الود سورج افق پر ابھر رہا تھا۔ حکومت سازی کے ساتھ ساتھ زندہ رہنے کے حق کی جنگ اب شدت پکڑ چکی تھی۔ جلوس اور جشن فتح کا اعلان کچھ اس طرح ہو رہا تھا : ”بہاری اگر بچنا چاہتے ہو تو بنگال چھوڑ کے چلے جاؤ۔

Read more

بلوچستان کی سیاست پر مختصر تجزیہ

بلوچستان کی سیاست ویسے تو برائے نام ہی ہے اس کے باوجود اگر بلوچستان کی سیاست پر بات کی جائے تو بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) اپنی جڑیں مضبوط کر رہی ہے، کیونکہ باپ نے ضلع، تحصیل اور یو سی لیول پر اپنی پارٹی کی تنظیم سازی شروع کردی ہے، اگر باپ کو 10، 15 ہی نوجوان قائدین مل جاتے ہیں تو باپ ایک مضبوط پارٹی بن کر ابھرے گی، جہاں تک بات بی این پی اور نیشنل پارٹی کی ہے

Read more

پوٹھوہاری، سرائیکی اور ہندکو پنجابی لسانی خاندان کا حصہ ہیں، سب کا حق دیا جائے

وفاق پاکستان چھ جغرافیائی اکائیوں جو چار صوبوں، آزادکشمیر کی ریاست اور انتظامی صوبہ گلگت بلتستان جس میں قانون ساز اسمبلی ہے پر مشتمل ہے۔ بنیادی طور پر وفاق کی تشکیل انتظامی بنیادوں پر استوار ہے۔ لسانی اکائیوں اور قومیتوں کو نظر کر دیا گیا ہے حالانکہ آئین پاکستان میں تمام تر اکائیوں کو قومی وفاقی درجہ دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ رابطہ کی زبان اردو تاحال وفاقی اور دفتری زبان کے طور رائج نہیں ہو سکی ہے۔ تمام

Read more

فون اور ڈیجیٹل عاشقی

موجودہ دور ڈیجیٹل دور کہلاتا ہے۔ اس دور میں سائنسی ایجادات کی وجہ سے ایسی ایسی آسائیشیں اور آسانیاں آئی جن کا تصور کرنا بھی آج سے پچاس ساٹھ سال پہلے مشکل ہی نہیں ناممکن تھا۔ جہاں بہت سارے میدانوں میں آسانیاں اور سہولیتیں آئیں وہی فون کی ایجاد سے عشق و عاشقی کے چکر میں پڑنا سہل اور آسان ہو گیا ہے۔ فون ایسے ایسے کارنامے انجام دیتا ہے جو پرانے وقتوں میں سو قاصد بھی مل کر انجام

Read more

پہلی مگھر (ماگھ) کی جھڑی اور بے گھری

رات کا ڈیڑھ بجا ہے۔ نومبر کی 15 اور مگھر کی شاید پہلی تاریخ ہے۔ کھڑکی کے شیشے پر سردیوں کی پہلی جھڑی کی بوندوں کی دستک سے آنکھ کھل گئی ہے۔ طویل خشک موسم کے بعد بوندوں کی ٹپ ٹپ کی آواز اچھی لگ رہی ہے۔ اس کی وجہ آرام دہ بستر، سر پر چھت اور بھرا ہوا پیٹ بھی ہے۔ بے گھری اور بھوک کسی بھی موسم میں اور کہیں بھی عذاب سے کم نہیں ہوتے۔ لیکن شہروں

Read more

پاکستان میں حقیقی سیاستدانوں کا فقدان کیوں؟

نظر مضمون میں پاکستان کی سیاسی اور سیاستدانوں کے حوالے سے ایک غیر جانبدارانہ تجزیہ پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس سے اتفاق یا اختلاف اپکا حق ہے۔ مضمون کو مندرجہ ذیل ادوار میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ 1۔ قیام پاکستان کے بعد مشرقی اور مغربی پاکستان کی عمومی سیاسی صورتحال۔ 2مارشل لائی دور حکومتوں میں سیاسی جماعتوں اور سیاسی رہنماؤں پر قدغن۔ 3۔ سابقہ مشرقی پاکستان میں عوامی لیگ اور شیخ مجیب کی سیاسی جدوجہد۔ 4۔

Read more

بڑا منحوس کھیل ہے

تاریخ کا عمل ہر دور میں جدا ہوتا ہے اور اس کے نتائج بھی مختلف نکلتے ہیں، ماضی حالات کو سمجھنے کی فکر دیتا ہے اور یہی فکر ہمیں ان کے حل کی طرف لے جاتی ہے۔ سیاسی انتشار، ابتری اور ٹوٹ پھوٹ کا اثر حکمران طبقوں سے نکل کر عام معاشرہ پر پڑتا ہے اور پھر عام آدمی انتشار زدہ کیفیت میں مبتلا کردیتا ہے۔ کسی عہد یا دور کا خاتمہ اچانک نہیں ہوتا بلکہ اس کے پس منظر

Read more

کورونا امریکی جمہوریت اور ہمارے رویے

یہ امریکی تاریخ کے سب سے تہلکہ خیز الیکشن تھے اور یہ بات تو حتمیت کے ساتھ کی جا سکتی ہے کہ یہ امریکی سیاست کا سب سے زیادہ ہنگام خیز دور ہے کہ الیکشن کے کئی دنوں بعد بھی ”وائٹ ہاؤس“ کا مستقبل واضح نہیں ہیں ایک طرف (مجوزہ طور پر الیکٹیڈ) جوبائیڈن ایکsmooth transition کا خواب دیکھ رہے ہیں اور دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک طویل ”قانونی جنگ“ کی دھمکی دی ہے اور وہ بضد ہیں کہ

Read more

کیا آسمانی بجلی کی قیمت بھی بجلی کے بلوں میں شامل ہے؟

موسم خوشگوار تھا، باد صبا کے جھونکے رات کی رانی سے گلے مل کر کھلی ہوئی کھڑکی سے کمرے میں داخل ہوئے اور اودھم مچانے لگے، دل چا ہا کہ ”مختار مسعود“ سے باتیں کی جائیں ”شلف سے“ آواز دوست ”نکالی ہی تھی کہ بجلی چلی گئی۔ ایک گہری تاریکی میرے کمرے میں چھا گئی، کمرے کی وحشت سے ڈر کر باہرنکلنا چاہا تو خیال آیا کہ باہر گہرا سناٹا بھی ہے اور وحشت بھی سو عافیت اسی میں جانی

Read more

کس نے کہہ دیا کہ مہنگائی ہے

عمران خان پاکستان کے وہ واحد حکمران ہیں جن کے متعلق ”میر“ دو صدی پہلے ہی فرما گئے تھے کہ مستند ہے میرا فرمایا ہوا سارے عالم پر ہوں میں چھایا ہوا گزشتہ 22 برسوں سے انھوں نے جو کچھ بھی کہا ہے وہ پتھر کی لکیر ثابت ہوا ہے۔ وہ تو وہ، ان کے ایک وفاقی وزیر فیصل واڈا صاحب بھی ان ہی کی طرح پہنچے ہوئے ہیں کیونکہ ان کے منہ سے نکلی ہوئی بات بھی آج تک

Read more

کیا کاملہ ہیرس امریکی تاریخ میں پہلی خاتون صدر بھی ہو سکتی ہے؟

امریکی صدارتی انتخاب کی تاریخ میں کاملہ ہیرس نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔ اور ان کے ساتھ اٹھتر سالہ جو بائیڈن بھی معمر ترین صدر کی حیثیت سے وائٹ ہاؤس تک رسائی حاصل کر چکے ہیں۔ اب زندگی اور موت تو بوڑھے اور جوان میں تمیز کی روادار نہیں ہوتی پر بڑھاپا اور وہ بھی اسی پلس تک جانے کا ہو تو اس پر موت کے خدشات منڈلانے لگتے ہیں اور خدا نخواستہ ان

Read more

تعلیمی درسگاہیں اور اخلاقیات کا فقدان!

انفرادی اور معاشرتی زندگی کو بہتر بنانے میں اخلاق حسنہ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے گو یا معاشرے کو بلندی اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی اولین ترجیح۔ اخلاق حسنہ ہے کوئی بھی معاشرہ سماجی، معاشرتی، سیاسی اور معاشی حوالے سے اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک وہ اپنی قوم میں اخلاقی شعور کو اجاگر نہ کرے۔ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں اخلاق ہی وہ سب سے بڑی کمزوری ہے جس کی وجہ سے ہماری

Read more

بائیڈن انتظامیہ اور پاکستان

طے ہو گیا کہ سیاست میں کامیاب ہونے کے لیے گدھا ہونا ضروری ہے اگر سیاست دان گدھا نہیں ہے تو اس کا گدھے کے نشان پر الیکشن لڑنا ضروری ہے۔ مطلب یہ کہ خاطر جمع رکھیں یا تو گدھا کامیاب ہوگا یا پر گدھے کے نشان پر کوئی سیاست دان۔ اس کی دلیل حالیہ امریکی انتخابات ہیں جہاں پر گدھے کے نشان پر جوبائیڈن ایک اعصاب شکن مقابلے کے بعد صدر منتخب ہو گئے۔ ان انتخابات میں امریکی ووٹرز

Read more

زندگی کا کھیل اور ہمارا رویہ: کچھ سوال

حرف، لفظ اور مضمون ہمارے لیے کیا ہیں۔ علم اور جاننے کے بارے میں دراصل کون سی تعریف ہمارے ذہنوں پر مسلط ہے اورکسی بھی وجہ سے کیوں ہم صلہ رحمی، رواداری، امن، سکون، ادب، ثقافت، تہذیب، زبان، شعر، گیت، موسیقی، کھیل اور زندگی کی صریح مخالف سمت میں کھڑے ہونے پر مصر ہیں۔ میرا مضمون شاید اس خطے کے بارے میں کہ پتہ نہیں کیوں جسے جنوبی ایشیا کہا جاتا ہے اور میں ابھی تک اس سوال کا جواب

Read more

کچھ تھلوچستان کے بارے میں

معروف کالم نگار وشاعر منصور آفاق ہمارے میانوالی مطلب تھلوچستان کے فرزند ہیں۔ موصوف کی کالم میں تلواریں اور ہمدردیاں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ساتھ کپتان کے وسیم اکرم پلس وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے لیے دیکھنے کو ملتی ہیں۔ منصور آفاق کی بات لے کر چلے ہیں تو ضروری ہو گیا ہے کہ پہلے ان کا ایک شعر آپ کی خدمت میں پیش کیاجائے۔ ویسے ہی تمہیں وہم ہے، افلاک نشین ہیں تم لوگ بڑے لوگ ہو،

Read more

ہارن کا استعمال

ہارن کا مقصد دوسروں کو اپنی موجودگی کا احساس دلانا اور مطلع کرنا ہوتا ہے۔ ہارن کا مقصد ہر گز نہیں ہوتا کہ مد مقابل گاڑی، مسافروں اور گردہ نواح کے نفوس کو شور کی اذیت و خلل بھرے ماحول کے سپرد کر دیا جائے۔ ذرا سی ٹریفک کی بندش یا سست روی میں عموماً ڈرائیور ہارن پر ہاتھ رکھ لیتے ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی دیکھنے میں آئی ہے کہ چونکہ زیادہ تر ڈرائیور ان پڑھ طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ نتائج کی سنگینی سے بے نیاز اپنی خاصیت کو کھلے دل سے استعمال کرتے ہیں۔

Read more

ددوہوچھہ ڈیم کے متاثرین کو حقوق دیے جائیں

ددوہوچھہ ڈیم کی بازگشت 1970 میں تھی۔ ددوہوچھہ ڈیم کے منصوبے پر باقاعدہ کام 2006 میں شروع کیا تھا اور اس وقت کی انتظامیہ نے اراضی ایکوائر کی تھی۔ آئین کے مطابق ایکوائر کی گئی زمین پر ایک سال کے اندر اندر منصوبہ شروع کیا جانا ضروری ہوتا ہے۔ وزیراعلی کی صوابدید پر صرف 2 ماہ کی توسیع مل سکتی ہے اور آخری توسیع صرف ایک ہفتہ تک کی دی جا سکتی ہے۔ اس سے زیادہ کی آئین اور قانون

Read more

پاکستان کا مستقبل روشن ہے

یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ طبعی حالات، جغرافیائی محل وقوع، رنگ، نسل، زبان اور رسم و رواج کے اختلافات کی بنا پرانسان مسلسل مختلف گروہوں میں تقسیم ہوتا گیا اور یہ تقسیم انجام کار اتنی مستقل ہو گئی کہ اس کے نتیجے میں ملکوں اور قوموں کا وجود عمل میں آ گیا۔ رفتہ رفتہ نوبت یہاں تک آن پہنچی کہ انسان نے دوسرے انسان کو اپنا بھائی سمجھنے کی بجائے دشمن خیال کرنا شروع کر دیا بلکہ اس سے

Read more

آ صف مسیح کے ساتھ زیادتی سے بڑی زیادتی

مورخہ 25 جون 2020 کو بوقت 10 بجے دن احمد آ باد گلی نمبر 10 کی رہنے والی فر ح شاہین مسیحی بچی کو خضر حیات نے اغوا کیا۔ اور اپنے دوستوں کے ہمراہ کیری ڈبے میں لے گیا۔ فرح شاہین آ صف مسیح کی بیٹی ہے اور اپنے سات بہن بھائیوں میں دوسر ے نمبر پر ہے اور فرح شاہین اور اس کا ایک بھائی وقاص دونوں جڑواں ہیں اور دونوں کی عمر تقریباً 12۔ 13 سال ہے۔ فرح

Read more

خانہ بدوشوں کے لیے وسائل کا فقدان اور اجتماعی ذمہ داری

ملک ”پاکستان“ میں زیادہ تعداد غرباء کی ہے۔ جن میں ”خانہ بدوش“ بھی شامل ہیں۔ گزشتہ ماہ ”اکتوبر“ میں ”جنوبی پنجاب“ کے ضلع ”بہاولپور“ ایک ”میدانی علاقے“ میں ایک ”خانہ بدوش خاندان“ کو ریت کے ٹیلوں کے درمیان زندگی بسر کرتے دیکھا۔ تھوڑا غور کرنے پر معلوم ہوا کہ ان کا گزر بسر مویشیوں کے دودھ فروخت کرنے پر ہوتا ہے۔ ”ریت کے ٹیلوں“ کے درمیان انہوں نے کھلے آسمان تلے جو جھونپڑی لگا کر اپنی بیٹیوں کو پردہ دے

Read more

جذبات میں آنے کی بجائے ہوش سے کام لیں

یہ منگل کو کراچی واقعے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب نے بلاول بھٹو زرداری سے فون کر کے کہا تھا کہ فوج تحقیقات کرے گی اور 10 دن میں انکوائری رپورٹ سامنے لائی جائے گی مگر جب نہیں آئی تو پی ڈی ایم نے 8 تاریخ کو مطالبہ کیا تھا کہ انکوائری رپورٹ سامنے لائی جائے جلد از جلد۔ پھر 10 تاریخ کو جب رپورٹ آئی تو جو آئی ایس پی آر نے پریس ریلیز جاری کی اس کے مطابق مزار قائد پر جو کیپٹن (ر) صفدر نے ووٹ کو عزت دو اور مادر ملت زندہ باد کے نعرے لگائے تھے۔

اس کے بعد مزار قائد کی بے حرمتی کی گئی تو عوامی دباؤ بڑھ رہا تھا اور پولیس سست کارروائی کر رہی تھی اور مقدمہ درج کرنے سے گریزاں تھی تو شدید ترین عوامی دباؤ پر آئی ایس آئی سیکٹر کمانڈ اور رینجرز کے اہلکاروں نے آئی جی سندھ کو اغوا کیا اور زبردستی ان سے وارنٹ گرفتاری پر دستخط لے کر پھر مریم نواز کا کمرہ توڑ کر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کیا گیا اور یہ ساری کارروائی اس لئے ہوئی کیونکہ اہلکار جذبات میں آ گئے تھے اور اس سے دو اداروں میں بدمزگی ہوئی اور ناگوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑا اور ان چار افسران کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے مگر نام صیغہ راز ہیں اور مزید کارروائی جی ایچ کیو میں ہوگی۔

Read more

معاشی لٹیروں کی نفسیات

ایک زمانے سے وطن عزیز میں احتساب کے نعرے لگ رہے ہیں اور چھوٹے بڑے معاشی دہشت گرد پکڑے جا رہے ہیں۔ میں نے لفظ ”معاشی دہشت گرد“ جان بوجھ کر استعمال کیا، کیونکہ مجھے احساس ہے کہ اس جملے کو پڑھنے والوں کو لفظ شدید اور غیر منصفانہ معلوم ہو گا۔ آخر کسی ادارے میں خورد برد کرنے والا، تھوڑے پیسے بنا لینے والا شخص دہشت گرد کیوں کہا جائے؟ میں خود اس اصطلاح سے متفق نہیں ہوں، چور

Read more

ساون کے اندھے اور سندھ

بچپن میں نانی اماں کے منہ سے سنتے تھے کہ ”ساون کے اندھے کو ہرا ہرا سوجھے“ ہم پلٹ کر فوراً پوچھتے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ اندھے کو نظر آئے، تب نانی سمجھاتی تھیں کہ جو ساون میں اندھا ہوتا ہے اسے اپنے اندھے پن میں ہر جگہ ہرا ہرا سبزہ دکھائی دیتا ہے اور وہ سمجھتا ہے سب بہتر ہے۔ یہی حال ہمارے ملک پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے سندھ کا ہے ذرا ملاحظہ فرمائیے یہ خبر

Read more

دنیا میں توہین رسالت کے بڑھتے واقعات

صد افسوس موجودہ صدی کا آغاز اس شدید غلط فہمی سے ہوا کہ ”آج کی دنیا کا انسان بعد تخلیق سے اب تک کا سب سے زیادہ تہذیب یافتہ ہے“ ۔ لیکن اگر پوری نوع انسانی کے اجتماعی و انفرادی رویوں کا آج جائزہ لیا جائے تو صورت حال شاید اس کے بالکل ہی بر عکس ہے۔ تقریباً پوری ہی دنیا میں نام نہاد ”آزادی اظہار رائے“ کے نام پر وہ طوفان بدتمیزی بپا ہے کہ الامان الحفیظ۔ بظاہر تو کوئی بھی

Read more

سارے لا علم ہیں

چل بلھیا چل اوتھے چلیے جتھے سارے انھے نہ کوئی ساڈی ذات پچھانے نہ کوئی سانوں منے۔ حضرت بلھے شاہ نے یہ بات شاید کسی اور سیاق و سباق میں کہی ہو مگر مجھے ہمیشہ ایسا ہی لگا ہے کہ جیسے وہ مشورہ دے رہے ہوں کہ تم پاکستان چلے جاؤ جہاں تمیں آئیڈیل صورت حال مل جائے گی وہاں کے تو بڑے بڑوں کو اپنے ہی بڑوں کے بارے علم نہیں ہے۔ مشہور ہے کہ ہمارے بڑے بھی بہت

Read more

کرپشن کہانی

سچائی، ایمانداری، شرافت، انسانیت، ادب اور اعلی کردار گناہ ہیں اس معاشرہ کے لیے۔ اگر کسی میں یہ سب بیماریاں ہوں تو وہ اس معاشرہ میں جینے کے قابل ہی نہیں رہتا بلکہ سوسائٹی میں بگاڑ پیدا کر دیتا ہے کیونکہ اس معاشرے کو اب ان چیزوں کی عادت ہی نہیں رہی بلکہ یہ معاشرہ تو کمینگی، کرپشن، جھوٹ، فریب، دھوکہ دہی اور اخلاقی گراوٹ جیسی چیزوں کا عادی ہو چکا ہے۔ پھر بھی اگر اس ساری بھیڑ میں اگر کسی میں ایمانداری، شرافت، انسانیت، ادب اور اعلی کردار جیسی خصوصیات پیدا بھی ہو جائیں تو وہ گھٹ گھٹ کے مر جاتا ہے۔

Read more

۔ فریاد کی تاثیر دیکھ

ماسٹر علم دین ہوتے تھے مظفرگڑھ کے مضافاتی علاقے کے رہائشی۔ ملتان میں سرکاری نوکر ہوئے اور کئی نسلوں کی تعلیم و تربیت کا بیڑہ اٹھائی رکھا۔ یہ انہی بھلے وقتوں کی بات ہے جب ٹیوشن کا رواج عام نہ تھا اور اساتذہ بھی ”اکرام“ ہوتے تھے۔ امتحانات کے لئے سکول کے بعد بھی بچوں کی مدد اور راہنمائی کو ہمہ وقت دستیاب رہتے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد خاموشی سے اپنے آبائی علاقے میں سکونت اختیار کر لی۔

Read more

عوام کی امید نہ ٹوٹنے پائے!

حکومت درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، لیکن اس کا مقابلہ ایسے مافیاز سے ہے، جنہوں نے مہنگائی در مہنگائی کر کے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ حکومت کی حکمت عملی میں ایسی کیا خامی ہے کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے میں رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں اور ابھی تک ان رکاوٹوں کو دور بھی نہیں کیا جا سکا ہے، حالانکہ وزیراعظم خلوص نیت سے چاہتے ہیں کہ عوامی مسائل حل ہوں، مہنگائی کی شرح میں اضافہ نہ ہو، عام آدمی کی مشکلات میں کمی واقع ہو جائے، لیکن حکومت مہنگائی مافیاز کے سامنے تاحال بے بس نظر آتی ہے، اس تناظر میں ایسا لگتا ہے کہ کوئی متوازی نظام موجود ہے جو حکومت کی عملداری کو للکار رہا ہے۔

Read more

مجھے ڈر ہے باغباں کو کہیں نیند آ نہ جائے

چمن کی رونقیں باغباں کے دم سے ہوتی ہیں۔ اگر باغباں وقت پر دیکھ بھال کرتا رہے تو باغ میں ہمیشہ ہریالى ہوتى ہے اور پھول کھلے رہتے ہیں۔ جب باغباں ہی سستی و غفلت کا شکار ہو جائے تو سارا گلستاں اجڑ جاتا ہے۔ باغباں کی غفلت سے لہلہاتے چمن تباہ ہو جاتے ہیں۔ شاعر نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ

یہ بہار کا زمانہ یہ حسین گلوں کے سائے
مجھے ڈر ہے باغباں کو کہیں نیند آنہ جائے

Read more

ہم کیوں پڑھتے ہیں؟

سوشل میڈیا پر میں نے کتابوں میں دلچسپی رکھنے والے کچھ دوستوں سے تجسس کے مارے استفسار کیا: آپ کیوں پڑھتے ہیں؟ موصول ہونے والے جوابات دلچسپ اور فکر انگیز تھے۔ دوستوں کے ناموں کو میں نے ان کے ملک کے نام سے تبدیل کر دیا ہے۔ ملاحظہ کیجئے۔

پڑھنا ایک عادت ہے، جیسے فلم بینی یا میوزک سننا۔ جب آپ اس میں داخل ہوتے ہیں تو رک نہیں پاتے۔ ہمیشہ تشنگی رہتی ہے۔ جتنا آپ کی سمجھ میں اضافہ ہوتا ہے، اتنا دلچسپی بڑھتی ہے۔ روس

Read more

اقتدار کے بغیر بھی عوام کی خدمت ہو سکتی ہے

اب تو یہ گماں گزرتا ہے کہ ملک میں کوئی ایک بھی سیاسی جماعت ایسی نہیں جو بڑھتی ہوئی غربت و افلاس کو روک سکے جتنی بھی جماعتیں ہیں سب اقتدار کے حصول تک محدود نظر آتی ہیں اگر یہ بات غلط ہے تو پھر اب تک یہ اقتدار میں رہنے کے باوجود عوام کو خوشحالی سے ہمکنار کیوں نہیں کر سکیں؟

ان دنوں جب حکومتی جماعت اور حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی جماعتیں جلسے کر رہی ہیں تو بڑا عجیب معلوم ہوتا ہے کہ یہ اب بھی عوام کو مستقبل کے خوشنما مناظر دکھا کر اقتدار حاصل کرنا چاہ رہی ہیں۔

Read more

عورت اگر چاہے تو۔

وہ بنا دیکھے ہی اس سے محبت کر بیٹھا تھا۔ بس اس کی آواز سن لینا ہی اس کے لئے کافی رہتا تھا وہ آج بھی شرمندہ ہے کہ بس آواز سننے کی خواہش ہی تو کر رہا تھا پھر بات بڑھانے کی کیا ضرورت تھی۔

پاندان سجائے ساسو ماں بڑے سکون سے کم کم ڈرامہ اس وقت انڈین چینلز آتے تھے دیکھ رہی تھیں۔ فون کی مستقل بجتی گھنٹی پہ بڑی ناگواری سے اٹھیں فون پہ کوئی نوجوان تھا جو اس نمبر سے ایک کال آنے کے بعد کال کر رہا تھا۔ باتوں باتوں میں اس نوجوان نے ساسو ماں سے ان خاتون کا نام پوچھ ہی جن سے کال پہ بات ہوئی تھی۔

Read more

گلگت بلتستان میں صاف شفاف انتخابات ناگزیر

پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں اپنی پانچ برس کی مدت اقتدار مکمل کرچکی اور اب 15 نومبر کو قانون ساز اسمبلی کے 23 حلقوں میں سیاسی جماعتوں و آزاد کھڑے ہونے والے 330 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ عمومی طور پر مقامی سیاسی قیادت وفاقی حکومت میں برسر اقتدار سیاسی جماعت کو ہی کامیاب کراتی آئی ہے، تاہم حالیہ انتخابات میں صورتحال قدرے تبدیل ہوتی نظر آ رہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کے انتخابات کو سنجیدگی سے لیا اور مرکزی قیادت نے بھرپور انتخابی مہم چلانے کے لئے بلند بالا پہاڑوں اور ٹھنڈے موسم میں ڈیرے ڈالے۔

Read more

حیات سعدی اور مجلس ترقی ادب کا عہد نو

اردو زبان کی ترویج و ترقی کے لیے حکومت پاکستان نے 1950 ء میں ”مجلس ترجمہ“ کے نام سے ایک ادارے کی بنیاد رکھی تھی۔ جس کا بنیادی کام مشرق و مغرب کی اعلیٰ درجے کی علمی کتب کا اردو زبان میں ترجمہ اور اس کی اشاعت تھا۔ 1954 ء میں ادارے کی تنظیم نو ہوئی اور اس کانام بدل کر ”مجلس ترقی ادب“ رکھا گیا۔ مجلس ترقی ادب اسم بامسمیٰ رہی اور علم و ادب کے فروغ میں گراں

Read more

وادی کشمیر مسلم آبادی کا تناسب بدلنے کا بھارتی خطرناک منصوبہ!

پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی وائس چانسلر جامعہ کشمیر کے چشم کشا حقائق نامہ کے مطابق ہندوستان میں برسراقتدار مودی کی حکومت راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کے مکروہ اور انتہاء پسندانہ مسلم مخالف ایجنڈے کی تکمیل میں گامزن ہے۔ ہندوستان میں مسلم مخالف شہریت ترمیمی ایکٹ (Citizenship Amendment Act) ، مقبوضہ جموں و کشمیر کا غیر قانونی انضمام، بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا فیصلہ، مسلمانوں کے جداگانہ عائلی قوانین کا خاتمہ، مقبوضہ جموں و کشمیرمیں نئے

Read more

گلگت بلتستان الیکشن۔ خواتین کی آواز کتنی شامل ہوگی

گو کہ ملک کا آئین اس بات کی ضرور گارنٹی دیتا ہے کہ ریاست کے ہر شہری کو انتخابات میں آزادی سے حصہ لینے اور ووٹ دینے کا مکمل حق حاصل ہے مگر عملاً ایسا دکھائی نہیں دیتا ہے۔ رائے دہی کے استعمال میں کئی رکاوٹیں حائل ہیں ان سے صرف نظر کرتے ہوئے صرف ملکی سطح کی فیصلہ سازی میں خواتین کے حصہ پر نظر ڈالی جائے تو صورتحال کوئی حوصلہ افزا نہیں ہے۔ 1956 سے لے کر 1972

Read more

قصہ نیشنل کیڈٹ کور کا۔

” یا اللہ یہ مصیبت کب ختم ہو گی“ ؟ اگر آپ لوگوں میں سے کوئی یہ سمجھ رہا ہے کہ یہ الفاظ کسی بے صبرے اور پست ہمت شخص نے کہے ہوں گے تو فیصلہ سنانے سے قبل کم سے کم وجہ تو جان لیجیے۔ اگر آپ لوگ کراچی کے مقامی ہیں اور کراچی کے ان چنیدہ طالبعلوں میں سے ایک ہیں جن کو آدم جی سائنس کالج میں پڑھنے کا اعزاز حاصل رہ چکا ہے تو آپ اس کے

Read more

قصور قاسم علی شاہ کا ہی ہے!

انگریز جب ہندوستان میں آیا تو اسے سب سے زیادہ مزاحمت کا سامنا علماء اور پختونوں کی طرف سے ہوا۔ شاید اسی وجہ سے اس دور میں جو بھی بیہودہ اور فحش لطیفہ گھڑا گیا اس کا مرکزی کردار مولوی کو ٹھہرایا گیا یا کسی پختون کو۔ سب سے زیادہ مظالم بھی انہی دو طبقوں پر ڈھائے گئے۔ کسی مسلمان کی بات نہ بھی مانیں اور صرف انگریز مؤرخین کی کتابیں ہی پڑھ لیں تو کلیجہ منہ کو آتا ہے۔ مشہور انگریز مؤرخ ڈاکٹر تھامس لکھتا ہے کہ صرف 1862 ء سے لے کر 1867 ء کے پانچ سالوں میں 1400 علماء کو پھانسی کے گھاٹ اتارا گیا۔

Read more

سرجیکل تھری والوں کی باتیں

”شافع! میں تمہیں بتا رہا کہ s 3 میں بڑی سختی ہے، روزانہ راؤنڈ کروانا پڑتا، بیڈز بتانے ہوتے، روزانہ viva ہوتا ہے، کوئی جواب غلط ہو تو اچھی خاصی ڈانٹ پڑ جاتی ہے، کیوں اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے پر تلا ہوا ہے؟“ میرا دوست ڈاکٹر مخدوم مجھے سمجھا رہا تھا، لیکن میں فیصلہ کر چکا تھا، کہ سرجری کی روٹیشن کرنی ہے تو صرف s 3 ہی کرنی ہے، اور کسی یونٹ نہیں جانا۔

Read more

اکیلے چلو!

اگر وہ تمہاری پکار کا جواب نہ دیں! اکیلے چلو۔ اگر وہ خوف سے اپنے خول میں سمٹے جائیں منہ دیوار کی طرف کیے تو اے ابھاگی! اپنا دل کھول دو اور اکیلے بولو۔ اگر وہ تم سے منہ موڑ کے جنگلوں میں تمہیں اکیلا چھوڑ دیں تو اے ابھاگی! اپنے قدموں میں بچھے کانٹوں اور خون بھری راہوں پر اکیلے چلو۔ اگر وہ دروازہ بند کر دیں اور طوفانی شب کی تیرگی میں چراغ بجھا دیں تو اے ابھاگی!

Read more

عوام کے فیصلے کا وقت آن پہنچا

ہمارے ہاں ایک پارٹی نے احتساب کا نعرہ لگایا اور اقتدار پایا جبکہ دوسری پارٹیوں نے اپنے ماضی کے کارنامے گنوائے اور عوام سے جوتے کھائے۔ اس بار قیادت نئی ہے مگر ساتھ میں وہی سیاسی بھانڈ، ابن الوقت اور مالشیے، جو کبھی اس تھالی کے بینگن اور کبھی اس تھالی کے۔ آج ادھر سر تسلیم خم اور کل ادھر ویلکم (Welcome) ۔ مگراس بار ایک بات تو طے ہے کہ جس نے بھی بہتی گنگا سے ہاتھ دھوئے ہیں وہ اپنے کیے کی سزا پاکر رہے گا۔ اب تک موجودہ حکومت نے بیرونی دنیا کی چالوں کو تو کامیابی سے بے نقاب کرتے ہوئے ناکام کیا ہے مگر ذہن میں رہے کہ اصل خطرہ اندرونی سازشوں اور سازشیوں سے ہے۔

Read more

کرونا اور عالمی مالیاتی اداروں کا کردار۔

جب سے انسانوں نے مل جل کر ایک معاشرے کی صورت میں رہنا شروع کیا تب سے وہ اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ دنیا میں جینے کے لیے ایک دوسرے کے سہارے کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن دو عالمی جنگوں کے بھیانک نتائج کے بعد اس احساس کی شدت میں پہلے سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

Read more

کیا صنم خانے سے کعبے کا پاسبان مل گیا

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے نسل پرستی اور شیطانیت کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ہے۔ ڈیلاویئر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب نسل پرستی کاخاتمہ کرنے کی جنگ کا وقت ہے، ہم لوگوں کو تقسیم نہیں متحد کریں گے اور امریکا کو ایک بار پھر دنیا بھر میں قابل احترام بنائیں گے۔ جوبائیڈن نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امریکا میں شیطانیت کا سنگین دور ختم ہونے

Read more

ٹرمپ اور بائیڈن کے مقابل ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ووٹ لینے والی امیدوار: جو جورگنسن

امریکا کے صدارتی انتخاب میں موجودہ صدر ری پبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا ہے وہیں صدارتی امیدوار کی دوڑ میں تیسری امیدوار لبرٹیرین پارٹی کی خاتون امیدوار جو جورگنسن بھی ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے تیسرے نمبر پر ووٹ حاصل کیے ہیں لیکن ان کے جیتنے کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ ان کے حاصل کردہ ایک اعشاریہ دو فیصد پاپولر ووٹ بائیڈن

Read more

اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جانا

معاشرے میں ایسے لوگوں کی شدید ضرورت ہے جو اپنی ذات کے دائرے سے باہر نکل کر لوگوں کے لیے کام کریں اور کسی نہ کسی پہلو سے ان کی رہنمائی کا موجب بنیں۔ اب یہ کام انفرادی سطح پر بھی کیا جاسکتا ہے اور کسی منظم صورت میں بھی۔ یعنی اس سوچ کے حامل افراد مل کر ایک ایسا ادارہ بھی بناسکتے ہیں جس کا مقصد اس شعبہ میں نئے آنے والوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا

Read more

گولف کلب، صدارتی انتخاب اور وائٹ ہاؤس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی ورجینیا میں اپنے پرائیویٹ کنٹری کلب میں گولف کھیل رہے تھے، ٹھیک اسی وقت امریکی میڈیا ادارے یہ خبر دے چکے تھے کہ 2020 کے صدارتی انتخابات جؤ بائڈن جیت چکے ہیں۔ پینسلوینیا کے نتائج کی خبر نے جب اداروں سے اڑان بھری تو ٹرمپ کے پسندیدہ چینل فوکس نیوز نے بھی کہا کہ ”صابق نائب صدر جؤ بائیڈن امریکا کے 46 ویں صدر ہوں گے ۔“ پینسلوینیا ہمیشہ سوئینگ اسٹیٹس میں شمار ہوتی رہی

Read more

وومن ایمپاورمنٹ، شعوری ارتقاء اور اسلامی نظریات

برصغیر کا کلچر ہمارے معاشرے بطور مذہب ایک طویل عرصے سے جاری ہے۔ جاہلانہ اعتقادات و نظریات ہمیشہ عورت کی تحقیر و تضحیک اور حق تلفی کا باعث رہے ہیں۔ عرب اپنی بیٹیوں کو زندہ درگور کر دیتے تھے اور برصغیر میں بیٹی کی پیدائش پر سوگ کی سی کیفیت طاری ہو جاتی ہے بلکہ آج تک یہ رواج تھا کہ لوگ باقاعدہ افسوس کرتے تھے۔ مردانہ پدرشاہی ہمارے معاشرے میں رچی بسی ہے اور مرد عورت کو مضبوط اور با اختیار ہوتے اس لیے نہیں دیکھ سکتا کیونکہ اس سے اس کی انا کو ٹھیس پہنچتی ہے۔

Read more