کورونا وائرس ویکسین اور سازشی نظریات
اس وقت دنیا دو قسم کے لوگوں میں تقسیم ہے ، ایک وہ جو انسانیت کو بچانے کی کوششوں میں اپنے شب و روز قربان کر رہے ہیں اور ایک وہ لوگ جو انسانیت کو گمراہ کرنے کے کام میں لگے ہوئے ہیں۔ مثلاً: ایک سابق سینیٹر نے سینکڑوں کے مجمعے میں یہ دعویٰ کیا کہ یہ ویکسین دجال کا منصوبہ ہے۔ اس کے لگتے ہی محرم رشتوں کی تمیز بھی ختم ہو جائے گی اور اس سے incest کو فروغ دیا جائے گا اور بالآخر منصوبہ ہو گا گریٹر اسرائیل کی تکمیل کا۔ ایک خودساختہ دفاعی تجزیہ کار مزید انوکھی بات لائے، اب انہیں لگتا ہے کہ ویکسین جس بھی خاتون کو لگی وہ بچے پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم ہو جائے گی۔
Read more













































































