ایک جج، اصولوں سے معمور

چیف جسٹس آف پاکستان ہو یا ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کا جج ہو یا اعلیٰ عدالت کا، عہدے پر فائز داخل ہونے سے پہلے، اس سے حلف لیا جاتا ہے جو آئین پاکستان کے تیسرے شیڈول میں وضع کردہ ہے۔ اس حلف میں وہ متعدد چیزوں پر پوری طرح سے قسم کھاتا ہے لیکن میں یہاں صرف ایک ہی نکتے پر اپنی نظر ڈالوں گی اور وہ یہ ہے : ”میں سپریم جوڈیشل کونسل کے جاری کردہ ضابطۂ اخلاق

Read more

عورت کو آزادی چاہیے مگر کس سے؟

عورت مارچ مطلب میرا جسم میری مرضی، عورت کو آزادی دو اور عزت نہیں انسان ہوں میں وغیرہ وغیرہ۔ چلیں مان لیا ہمارا معاشرہ پدر سری ہے، مرد ظالم ہیں۔ عورت کو دبانا، نیچا دکھانا مشغلہ ہے ان کا، مگر یہ کیا عورت مارچ میں بھی کچھ مرد دکھائی دیں گے؟ تو پھر کس سے آزادی چاہیے؟ یقیناً باقی کچھ مردوں سے۔ تو اس سے یہ تو ثابت ہوا کہ سب مرد برے نہیں اچھے بھی ہوں گے۔ اب آتے

Read more

آن لائن نوکری دینے والی جعلی کمپنیوں سے ہوشیار رہیں

کسی ملک کی کامیابی کا دار و مدار وہاں کی معیشت پر ہوتا ہے۔ اگر معیشت کمزور ہو جائے تو روزمرہ زندگی کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔ اگر بات کی جائے پاکستانی معیشت اور کاروباری صورتحال پر تو کورونا اپنے ساتھ کئی لوگوں کے کاروبار لے گیا،ملکی معیشت زوال پذیر ہو گئی ، حکومت کی طرف سے عوام سے تعاون تو دور یہاں تو حکومت نے بھی عوام کو مشکلات کی دلدل میں پھنسا دیا ہے ۔ کبھی

Read more

اظہار رائے کی آزادی اور اسلام

انسانی معاشرہ کئی عناصر کے باہم ملاپ سے تشکیل پاتا ہے، جن میں اختلاف کے باوجود ایک کشش موجود ہوتی ہے جو ان سب کے اوپر غالب رہتے ہوئے ان عناصر کو یکجا رکھتی ہے۔ انسان کی کئی ضروریات بنیادی نوعیت کی ہیں جن کے بغیر وہ زندگی نہیں گزار سکتا جن میں مکان، خوراک، صحت کی سہولت، وغیرہ شامل ہے۔ تاہم یہ وہ ضروریات ہیں جو باقی حیوانات کو بھی درکار ہیں اور یوں ہم محض ان ضروریات تک

Read more

ہمارا تصورِ ذات کیسے بنتا ہے(قسط دوم)

آپ کے مشاہدے میں اکثر یہ آیا ہو گا کہ ایک جیسی خصوصیات یا حالات کے مالک دو لوگ اپنی ذات کے متعلق مختلف رائے رکھتے ہیں۔ مثال کہ طور پر آپ شاید ایسے دو دوستوں کو جانتے ہوں، جو گنجے ہیں۔ اب ان کی مشترکہ خصوصیات یہ ہیں کہ دونوں کہ سر پر بال نہیں ہیں لیکن ایک دوست اپنی اس حالت پر مطمئن ہے جبکہ دوسرا دوست ہر وقت اپنے گنجے پن کو کوستا رہتا ہے اور برا

Read more

طوطا طوطی اور الو کی کہانی

کسی طوطے طوطی کا ایک بستی سے گزر ہوا۔ سستانے کے لئے بستی کے ایک گھنے درخت پر بیٹھ گئے۔ کچھ دیر کے بعد طوطی نے محسوس کیا کہ پوری بستی پر ویرانی پھیلی ہوئی ہے۔ کہیں کوئی چہل پہل دکھائی نہیں دے رہی۔ طوطی نے ماحول کی اس وحشت ناکی کی جانب اپنے طوطے کی توجہ دلائی تو طوطے نے کہا کہ تو سچ ہی کہتی ہے۔ میں بھی ایسا ہی محسوس کر رہا ہوں۔ طوطی نے سوال کیا

Read more

25 فروری اردو زبان کا دن

ہر قوم کی اپنی تہذیب، ثقافت، اور قومی زبان ہوتی ہے۔ قومی زبان اس کی ترجمان ہوتی ہے اور قومیں زبان سے ہی پہچانی جاتی ہیں۔ اسی لیے بانی پاکستان قائداعظم نے بھی اردو کو قومی زبان تسلیم کیا تھا، بلکہ اس کے نفاذ پر زور بھی دیا تھا۔ پاکستان کی دستور ساز اسمبلی نے 25 فروری 1948 کو پاکستان کی سرکاری زبان اردو کو قرار دیا تھا اور قائد اعظم محمد علی جناح نے بحیثیت گورنر جنرل اس پر

Read more

لنگر خانہ یا پھر کارخانہ؟

اگر آپ کراچی کے رہائشی ہیں تو آپ نے کراچی کی سڑکوں پر جا بجا لگے لنگر خانے یا دسترخوان کے مناظر دیکھے ہوں گے۔ کراچی کی ہر بڑی چورنگی اور مرکزی شاہراہوں پر بڑے بڑے لنگر خانے موجود ہیں جن میں روزانہ لاکھوں لوگ اپنے پیٹ کی آگ بجھاتے ہیں۔ کھانا کھانے والوں میں مزدور طبقے سمیت غریب اور نادار لوگوں کی بڑی تعداد ہوتی ہے۔ اکثر جگہوں پر نہ صرف کھانا کھانے کی سہولت موجود ہے بلکہ گھر

Read more

انسداد غربت کا چینی کرشمہ

چینی قوم کو ہزاروں برسوں سے غربت کا سامنا رہا ہے اور کہا جاتا ہے کہ ماضی میں خوشحالی کے ادوار میں بھی غربت سے نجات نہیں حاصل کی جا سکی ہے۔ عوامی جمہوریہ چین کے قیام سے قبل یہ سرزمین غریب افراد کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست تھی۔ 1949 میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد غربت کے خاتمے کے لیے ایک ایسی مہم کا آغاز ہوا جسے جدید انسانی تاریخ میں انسداد غربت کا

Read more

ڈسکہ الیکشن میں تمام پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ ہو گی

الیکشن کمیشن میں ن لیگ کو بڑی کامیابی  ملی ہے۔ الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن کو کالعدم قرار دے دیا۔ ڈسکہ الیکشن میں تمام پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ جیونیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ حلقے میں الیکشن کے لیے سازگار ماحول نہیں تھا، جس کے بعد الیکشن کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے حلقے میں 18 مارچ کو دوبارہ پولنگ

Read more

بدھا کی کہانی

خدا کیا ہے؟ انسان کیا ہے؟ کیوں انسان ہر وقت دکھی رہتا ہے؟ وہ کون سے مسائل ہیں جن کی وجہ سے انسان دکھی رہتا ہے؟ دنیا میں نفرت اور تعصب کیوں ہے؟ کیوں انسان ایک دوسرے سے منافقت کرتے ہیں؟ ایسے اور اس طرح کے سینکڑوں سوال آج سے اڑھائی ہزار سال پہلے ایک انسان کے اندر سے ابھرے اور پھر اسی انسان نے ان سوالات کی حقیقت بھی بتائی۔ جس انسان کی ہم کہانی سنانے جا رہے ہی

Read more

برادران نسبتی یا برادران یوسف؟

دنیا میں خون کے رشتوں کے بعد حساس رشتہ سسرال کا رشتہ سمجھا جاتا ہے۔ کائنات کا ہو یا نہ ہو تعلقات کا حسن اب سسرال تک نہ صرف محدود رہ چکا ہے بلکہ پذیرائی بھی حاصل کر چکا ہے۔ سسرال میں ساس سسر، برادر نسبتی یا خواہر نسبتی کا بھی ایک اپنا رعب ہوتا ہے ۔ اگر وہ داماد یا ان کی فیملی سے پوزیشن یا اسٹیٹس میں تھوڑا یا زیادہ ایڈوانس ہو یا پھر یہ بھی ممکن ہے

Read more

ماہنامہ ندائے گل ، لاہور کا سالنامہ 2020-21

چیف ایڈیٹر قاری ساجد نعیم کی عنایت کہ انہوں نے اس بار براہ راست ’ندائے گل‘ کا یہ خصوصی شمارہ بذریعہ ڈاک ارسال فرمایا۔ ایک عنایت یہ بھی کی کہ اس شمارے میں میرا مرتب کردہ فیچر آرٹیکل ”ہم عہد کورونا میں جی رہے ہیں“ بھی شامل اشاعت کیا۔ جس کے لیے میں ندائے وقت کے جملہ مدیران کا ممنون ہوں۔ ندائے گل کی اشاعت کا آغاز 2009ء میں ہوا تھا ، اس اعتبار سے جریدے کی اشاعت کو گیارہ

Read more

تنظیم اساتذہ کا اجلاس اور شرکاء کے خیالات

خود کہہ رہے ہیں عشق کی راہوں کے پیچ وخم منزل بہت حسین ہے، رستہ خراب ہے (ڈاکٹر ولا جمال العسیلی) اس خراب رستے کی درستی اور عشق کی راہوں کے پیچ و خم میں محو سفر رہنا صاحبان جنوں کا کام ہے جو اپنا گھر بار، مال و متاع اور اہل و عیال کو خدا کے سپرد کر کے راہ عمل میں نکلے کھڑے ہوتے ہیں اور خدا کے فرمان ”نکلو اللہ کے راستے پر چاہے ہلکے ہو یا

Read more

صرف چہروں کی تبدیلی کافی نہیں

ملک میں ایک نام نہاد جمہوریت تو موجود ہے لیکن بنیادی ستون جن پر اس عمارت کو کھڑا ہونا چاہیے تھا، دن بدن کمزور ہوتے جا رہے ہیں۔ یہاں قانون ساز ادارے اپاہج ہیں۔ نظام عدل متنازعہ ہے۔ نصابی علوم جو بچوں کی شعوری تربیت کے لئے ضروری ہے وہ یک طرفہ اور درباری ہے۔ اگر سچ نہ بتایا جائے تو ہماری نسلوں کی ذہنی نشوونما کیسے ہو گی۔ جب ووٹ پیسوں کے تھیلوں سے خریدے جائیں گے تو ایسے

Read more

نوشتۂ دیوار

روزنامہ جسارت میں شائع ہونے والی ایک خبر بنا کسی ترمیم و تحریف نقل کر رہا ہوں تاکہ ”نوشتۂ دیوار“ کا مطلب اور مفہوم قارئین کو اچھی طرح سمجھ میں آ جائے۔ شائع ہونے والی خبر کچھ یوں ہے کہ ”وزیر اعظم عمران خان خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور پہنچے جہاں انہوں نے کئی اجلاسوں کی صدارت کی۔ دورے میں ان سے خیبرپختونخوا کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی تاہم اب اس اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ

Read more

گھوڑوں سے الزام واپس لیا جائے

گھوڑے پیچارے بڑے معصوم ہیں ، ہم انسانوں کی خاطر تواضع بھی کرتے ہیں اور پھر ہماری ہی وجہ سے جگ ہنسائی کا نشانہ بھی بن رہے ہوتے ہیں۔ زمین کے بارے میں ایک جملہ آج کل بہت زیادہ بولا جا رہا کہ آب یہ رہنے کے قابل نہیں رہی۔ ایسے ایسے مظالم ہو رہے ہیں کہ انسان دیکھ کر سوچ میں پڑ جاتا ہے۔ ذہن میں اٹھنے والے سوالات خود انسان کو شرمندہ کرتے ہیں۔ یہ سوالات جب ہم

Read more

وہ بھارت کو بیچ رہے ہیں

2014 میں ملک کے عوام سے وعدہ کیا گیا تھا کہ اچھے دن آئیں گے، کالا دھن لائیں گے، جس سے ملک کے ہر شہری کے اکاؤنٹ میں مفت میں پندرہ پندرہ لاکھ آ جائیں گے، وغیرہ وغیرہ لیکن سات سال گزرنے کے بعد یہ سب جھوٹا وعدہ اور جھوٹی لفاظی ثابت ہوئی، جھوٹ، دھوکہ بازی اور مکر و فریب میں پہلی پوزیشن یہ حکومت حاصل کر سکتی ہے، سات سال کے عرصے میں اب تک عوام کا کوئی بھلا

Read more

میاں بیوی کی جھگڑوں سے عذاب بننے والی زندگی

اللہ نے مرد اور عورت کا ایک جوڑا بنایا، اسے دنیا میں بھیجا، ساتھی بنا کر، ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کے لیے، ایک دوسرے کی مدد کرنے کے لیے، ایک دوسرے کا سہارا بنا کر، ایک دوسرے کے سکون کے لیے۔ دنیا میں سب سے پہلا رشتہ میاں اور بیوی کا بنا۔ اور پھر اس دنیا میں اس جوڑے سے اور انسان پھیلے یہاں تک کہ آج کی دنیا میں کھربوں انسان ہیں۔ جب اللہ نے ان کے لیے

Read more

مہنگائی چھونے لگی آسمان

مہنگائی ختم کرنے کی حکومتی کوششوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کے ہوش ربا اضافے سے عوام کی کمر مزید ٹوٹ چکی، مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں تواتر سے ملتی رہتی ہیں، کچھ ہفتے قبل وزیراعظم نے چینی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے اپنی معاشی ٹیم کی تعریف کی تھی تاہم ابھی ستائش، داد و تحسین سمیٹ بھی نہیں پائے تھے کہ چینی، آٹے، گھی سمیت

Read more

پاکستان کا بڑا المیہ لسانی اور صوبائی انتہا پسندی ہے

اس انتہا پسندی نے ملک پاکستان کو چاروں طرف سے بری طرح اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اس تعصب اور تشدد یا انتہا پسندی کا شکار زیادہ تر وہ قومیں ہیں جو تمدنی اور سیاسی اعتبار سے بانجھ پن کا شکار ہیں۔ جن میں تعلیم اور ترقی کا فقدان ہے ، طاقت ور طبقہ اقتدار کے حاصل کرنے کے لیے نہ صرف دوسرے صوبوں کا استحصال کرتا ہے بلکہ ان کو لگتا ہے کہ دوسری زبان کے لوگ بھی

Read more

مقامی نظام حکومت کی بہتری ناگزیر ہے

سیاست، جمہوریت، اچھی حکمرانی اور شفافیت پر مبنی نظام سمیت عوامی مفاد یا توقعات کے تناظر میں مقامی حکومتوں کا نظام ایک بنیادی کنجی کی حیثیت رکھتا ہے۔ دنیا میں حکمرانی کے تجربات کا جائزہ لیں تو اسی نکتہ کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ جو بھی ریاستی و حکومتی نظام زیادہ سے زیادہ عدم مرکزیت یعنی اختیارات کی سیاسی، انتظامی اور مالی تقسیم کو بنیاد بنا کر اپنا نظام چلاتا ہے وہی اپنی سیاسی ساکھ بھی قائم کرتا

Read more

ضمنی الیکشن: حکومت اور اپوزیشن کے لئے ٹیسٹ کیس

تحریک انصاف کی کو اقتدار میں دو سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا لیکن حکمران جماعت جو ماضی میں انتخابی دھاندلی کے خلاف جلسوں، دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں میں نہ صرف شریک رہی بلکہ انتخابی اصلاحات کی سب بڑی دعویدار جماعت کے طور پر سامنے آئی، آج خود اپنے ہی دور حکومت میں انتخابی دھاندلی کا الزام عائد کر رہی ہے۔ ویسے تو ضمنی الیکشن عمومی طور پر حکومتی جماعت کا ہی الیکشن سمجھا جاتا ہے لیکن تحریک انصاف

Read more

پیپلز پارٹی اور نام نہاد سرخوں کا طریقۂ واردات

ذرا سوچیے کہ ایک دشمن جو آپ کے سامنے کھڑا ہے، ڈنکے کی چوٹ پر آپ پر سب و شتم کر رہا ہے، کھل کر آپ پر حملے کر رہا ہے وہ زیادہ خطرناک ہے یا وہ جو بظاہر آپ کا دوست ہے، آپ کی صفوں میں ہے اور آپ کو اندر سے کھوکھلا کر رہا ہے؟ ظاہر ہے سامنے نظر آنے والا دشمن کم موذی ہے کیوں کہ اس کے حملوں کا تدارک آپ کر سکتے ہیں، اس کے

Read more

مادری زبان کا عالمی دن اور اس کا پس منظر

21 فروری دنیا بھر میں مادری زبان کے عالمی دن کے طور منایا جاتا ہے، مگر شاید یہ بات کچھ لوگوں کے لیے تعجب کا باعث ہو کہ 21 فروری کو مادری زبان کا عالمی دن منانے کا سبب بالواسطہ طور پر پاکستان ہے۔ بد قسمتی سے قیام پاکستان کے بعد ہی سے مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان میں قومی زبان کے معاملے پر تناؤ پیدا ہو گیا تھا، بنگالی صرف اردو کو قومی زبان کا درجہ دینے پر سخت

Read more

سماجی سرگرمیاں اور ہمارے رویے

گزشتہ سال تقریباً مارچ کے وسط میں کورونا وائرس نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور تمام قومی و بین الاقوامی سرگرمیوں کو بدل کر رکھ دیا تھا۔ رہنے سہنے ، کھانے پینے، سیرو تفریح ، سماجی تعلقات حتٰی کہ سوچنے کے انداز میں بھی واضح تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں۔ کہتے ہیں کہ وقت کے گزرتے پتہ نہیں چلتا لیکن گزشتہ سال بھر کا عرصہ بہت طویل محسوس ہوا،  اس میں کسی

Read more

پاکستان کی ترقی کے لئے سچ بولنے کی ضرورت

قرنوں سے ریاستی، سیاسی اور علمی تجربات تمام انسانوں کی میراث ہیں، اپنا موقف رکھنے سے پہلے میں ایک مثال سے ابتدا کرتا ہوں۔ دودھ سے دہی بنتا ہے، دہی سے مکھن اور مکھن سے گھی بنتا ہے یعنی گھی دودھ کی اعلیٰ ترین شکل ہے۔ آپ گھی کو ٹھوس کر لیں یا مائع اس کے معیار پہ کوئی فرق نہیں پڑتا کیوں کہ جب دودھ ہی خالص نہ ہو تواس کی کوئی بھی شکل خالص کہاں ہو سکتی ہے؟

Read more

یہ دور اپنے براہیم کی تلاش میں ہے

”حصول تعلیم ہر بشر کا حق ہے۔‘‘ اکثر و بیشتر یہ جملہ سماعتوں سے ٹکراتا ہے۔ مگر نہایت دکھ کی بات یہ ہے کہ ہر طبقہ تعلیم جیسی نایاب دولت سے مستفید نہیں ہو پاتا۔ خاص طور پر غریب طبقہ جو ہمہ وقت زندگی کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں مصروف رہتا ہے، تاحیات پیٹ بھرنے کے لیے تگ و دو کرتا ہے، روٹی کے حصول کے لیے جیتا ہے اور آخر کار زندگی کی سانسیں پوری کر کے

Read more

اردو کے دیس میں اردو پریشان ہے

دنیا کی وسیع عریض کائنات میں ہزاروں قومیں آباد ہیں، ان کی الگ الگ زبانیں، ثقافتیں اور تہذیبیں ہیں اس وقت پاکستان میں ایک محتاط اندازے کے مطابق 76 زبانیں جبکہ دنیا میں چھ ہزار پانچ سو زبانیں بولی جاتی ہے۔ زبانیں قوم وقبیلہ کی پہچان ہوا کرتی ہیں۔ خالق کائنات رب العالمین کا فرمان ہے کہ ”اور اس (اللہ بزرگ و برتر) کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کی تخلیق ہے اور تمہاری زبانوں اور رنگوں کا اختلاف

Read more

سیاست میں ہوا کا بدلتا رخ

پی ڈی ایم تحریک سینیٹ اور ضمنی انتخابات کی گرما گرمی میں کہیں دب کررہ گئی ہے، سیاست میں سینٹ کے ساتھ ضمنی انتخاب کا شور برپا ہے، عوام بھی مہنگائی بھول بھال کر ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالنے میں لگے ہیں، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی اور صوبائی حلقوں کی دو دو نشستوں پر ضمنی انتخابات کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، این اے 45 کرم سے تحریک انصاف کے امیدوار نے جمعیت علماء اسلام کے

Read more

سیاست کی خاطر اپنے سماجی تعلقات برباد نہ کریں

ہمیں اب کسی کے جیتنے کی خوشی ہے نہ کسی کے ہار جانے کا غم۔  وجہ اس کی یہی ہے کہ یہ کھیل ہم طویل عرصے سے دیکھ رہے ہیں مگر ابھی تک کوئی بھی اپنے وعدے پر پورا نہیں اتر سکا۔ پھر دیکھا گیا کہ جو جیتا وہ عوام سے دور ہو گیا بلکہ چھپ گیا۔ لوگ اس سے جو توقعات وابستہ کر بیٹھے تھے، وہ سب دھری کی دھری رہ گئیں۔ جب چند برس گزر گئے تو ایک

Read more

سوشل میڈیائی صحافت اور آزادیٔ اظہار کا مسئلہ

سوات پریس کلب میں صحافتی کنونشن میں مہمان خصوصی کے طور پر ایم این اے ڈاکٹر حیدر صاحب نے صحافتی اخلاقیات پر جتنی سیر حاصل گفتگو کی اس سے یوں لگا کہ ایم این اے صاحب پروفیشنلی ڈاکٹر نہیں، بلکہ صحافت کے استاد رہ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادیٔ صحافت پر قدغن کی مثال ریاست کے ایک مضبوط ستون کو تباہ کرنے جیسی ہے، لیکن جس طرح سے ڈیجیٹل صحافت نے ترقی کی ہے اور آسانیاں پیدا

Read more

ہم جہالت کی ذلت سے کب نکلیں گے؟

بھلے ہم اکیسویں صدی میں رہ رہے ہیں اور سائنسی ایجادات کی بنیاد پر اس کو ترقی یافتہ دور کہہ سکتے ہیں لیکن ہمارے طرز زندگی، مذہبی عقائد، سوچ، رہن سہن اور اخلاقی گراوٹ کو مدنظر رکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ ہمارا معاشرہ دور جہالت سے مشابہہ ہے۔ دور جہالت میں لوگ جن گناہوں میں مبتلا تھے ، ہم بھی ان گناہوں میں ملوث ہیں۔ ہم ویسی ہی زندگی گزار رہے ہیں جیسی زندگی کی عکاسی ظہور اسلام سے قبل راویان نے تواریخ میں کی ہے۔

Read more

ماں بولی، سید حسن مرتضیٰ،مختارا اور پنجابی اکھان

کہتے ہیں ماں بولی زبان سب کو پیاری ہوتی ہے اور اس کا پرچار کرنا سب پر لازم ہے لیکن پنجابی کے ساتھ جو سلوک پنجاب میں کیا جا رہا ہے ، اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ بچوں کے کلاس رومز سے لے کر بیڈ روم تک پنجابی بولنے پر ممانعت ہے جس کا نہ صرف پنجابی زبان کو بلکہ پنجابی کلچر اور پنجابی روایات کو نقصان پہنچے گا۔

21 فروری پنجابی ماں بولی کا عالمی دن ہے ، اس دن کا انعقاد اور پنجابی کی ترویج ایسے ہی کریں جیسے پچھلے ایک سال سے پنجابی کی کچھ تقاریر اور پنجابی اکھان کی کی جا رہی ہے۔

Read more

عورت مرد کے آئینے میں

گھر میں بھی مرد اور عورت کی تخصیص تھی اور معاشرہ تو استوار ہی مرد کی ٹھہرائی ہوئی ترجیحات کی تشریحات پر مبنی تھا، جس میں مرد حاکم اعلیٰ اور عورت ناقص العقل تھی۔ جس سے سمجھ و فہم کی کوئی امید حماقت کا اعلیٰ درجے کا مظاہرہ اور ٹیڑھی پسلی کو سیدھا کرنا تھا لہٰذا سمجھدار مرد کو عورت کو کم عقلی کا فائدہ دیتے ہوئے گزارا کرنا چاہیے یا اسے اپنے تابع رکھنے کے لیے جو وہ صحیح سمجھے کر گزرنا چاہیے۔ اب وہ خواہ جسمانی یا نفسیاتی یا معاشی تشدد ہو یا ان سب کا مجموعہ، بہرطور یہی ایک حل ہے اس مخلوق سے کچھ فائدہ حاصل کرنے کا ، بصورت دیگر ”پیاز“ کی تہوں کے یکے بعد دیگرے اترنے سے پانی اپنی ہی آنکھوں میں آتا ہے۔

Read more

پردیس سے ایک سہیلی کا خط

یقیناً تم اس وقت کوئی تحریر نہ پڑھ سکو گی، اور پڑھ بھی کیسے سکتی ہو؟ جب باپ جیسا سائبان سر سے اٹھے تو کچھ روز کے لیے آنکھیں غم کی دھوپ سے چندھیا جاتی ہیں۔ اور تم یہ جانتی ہو کہ یہ میں کیوں کہہ رہی ہوں، کیوں کہ میں اس صدمے سے گزر چکی ہوں۔ تب تم آئیں تھیں مجھ سے ملنے، کیوں کہ میں اسی شہر مہرباں میں تھی جہاں میں نے آنکھ کھولی، اپنی عمر کا بہترین حصہ تم جیسی پر خلوص سہیلیوں کے ساتھ گزارا اور پھر ایک دن وہاں سے ایسے رخصت ہوئی جیسے کوئی جڑوں سمیت کسی پیڑ کو اٹھا کر کہیں اور لگا دے۔ ایسا پیڑ کہاں پنپتا ہے بھلا؟

Read more

پاکستانی ٹیم کی جیت خوب لیکن کمزوریوں پر بھی نگاہ رکھیے

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف کرکٹ کا معرکہ بہت آسانی سے سر کر لیا۔ ٹی 20 کے تین میچوں میں سے 2 میچ اپنے نام کیے اور 2 ٹسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم پر بالکل ہی چونا پھیر کر رکھ دیا اس طرح دونوں سیریز اپنے نام کر کے نہ صرف ٹیم کا حوصلہ بہت زیادہ بلند کیا بلکہ کھلاڑیوں میں اس جیت کی وجہ سے ایک نئی تازگی سی دوڑ گئی۔ جس کی وجہ سے یہ امید ہو چلی ہے کہ آئندہ کھیلی جانے والی جتنی بھی سیریز ہوں گی وہ بھی پاکستان اپنے حق میں کرنے میں کامیاب و کامران ہو گا۔

جیت اپنی جگہ لیکن 3 ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچوں میں جو کمزوریاں سامنے آئیں ، وہ کمزوریاں پاکستان کو کسی بھی وقت شکست در شکست سے دو چار کر سکتی ہیں اور اگر ان کمزوریوں کو دور کرنے کی کوشش نہ کی گئی یا ان سے چشم پوشی اختیار کر کے جیت کو اسی طرح مناتے رہے جس طرح اب تک مسلسل منایا جا رہا ہے تو یہ رویہ پاکستان کی کرکٹ کے زوال کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

Read more

ایوان بالا کے انتخابات کا شور

2021 میں ہونے والے ایوان بالا کے انتخابات کا پاکستان کے ایوانوں میں شور بڑھنے لگا۔ پاکستان کے ایوان زیریں میں اکثریت پانے والی اور 2018 میں ہونے والے عام انتخابات میں جیتنے والی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اس بڑھتے شور کی بنیاد قومی اسمبلی میں ڈالی۔

قومی اسمبلی میں شور سے بھرپور اجلاس ہوا جب حکومت نے 26 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کیا جو سینیٹ انتخابات میں کھلی رائے شماری کے لیے تھا ۔ اپوزیشن جماعتوں نے بھرپور انداز میں مخالفت کی۔

Read more

کشمیریوں کی لاشوں سے خوفزدہ مودی سرکار

تیس دسمبر 2020 کو بھارتی افواج نے سرینگر کے مضافات میں 3 کشمیری لڑکوں کو دہشت گرد اور علیحدگی پسند قرار دے کر ایک مبینہ مقابلے میں شہید کر ڈالا۔ بعد میں ان کی شناخت اطہر مشتاق عمر سولہ سال، جو ایک گیارہویں کلاس کا طالب علم تھا، ایک اور کم عمر گریجویشن کا طالبعلم اعجاز گنائی۔ ان دونوں کا تعلق پلوامہ سے تھا اور تیسرا لڑکا زبیر لون جو شوپیاں میں بڑھئی کا کام کرتا تھا۔ ان نوجوانوں کے گھر والوں اور رشتے داروں نے ان الزامات کی صحت سے انکار کرتے ہوئے شہداء کی میتیں مانگنا شروع کر دیں۔ اس سلسلے میں کئی پرامن احتجاج بھی ہوئے اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی شہداء کے مبارک جسم ورثا کو لوٹانے کی اپیلیں کیں۔

Read more

کیا مائیں بچے جننا چھوڑ دیں؟

زمین بھی وہاں موجود تھی، آسمان بھی تھا  لیکن پھر بھی معصوم آہوں اور سسکیوں کی آواز میرے کانوں کے پردوں کو چاک کر کے کہہ رہی تھی کیا ایسا ہوتا ہے انسان، ایسا ہوتا ہے معاشرہ۔

ہر آنے والا دن گزرے ہوئے دن سے بدتر ہونے کا احساس دلاتا ہے۔ اس ملک میں بڑے بڑے سانحے ہوتے ہیں۔ ایک ہی جھٹکے میں درجنوں لوگوں کا لہو بہانا کوئی معمولی بات نہیں، ہر کوئی اپنی مرضی کے مطابق جو چاہے کرتا ہے اور دندناتا پھرتا رہتا ہے جیسے کچھ کیا ہی نہیں۔

Read more

عوام آئی ایم ایف سے نہ گھبرائیں

دنیا بھر میں جن ممالک نے بھی آئی ایم ایف سے قرض لینے کی غلطی کی ہے، معاشی طور پر بہتر ہونے کی بجائے تباہ ہی ہوئے ہیں، پاکستان بھی انہی ممالک میں سے ایک ہے جو آئی ایم ایف سے قرض لے کر اپنی آزادی خود مختاری اور سلامتی داؤ پر لگا چکے ہیں۔ پاکستان کی ہر حکومت نے آئی ایم ایف کے قرضوں کا مزہ چکھا، اب موجودہ حکومت بھی مزہ چھکنے پر مجبور نظر آتی ہے، حالانکہ تحریک انصاف اقتدار میں آنے سے پہلے آئی ایم ایف کے قرض کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی تھی، مگر اقتدار میں آنے کے بعد قرض لینے کے لیے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہے اور ملکی معیشت کی خرابی کی ذمہ داری گزشتہ حکومتوں پر ڈال رہی ہے، اس جماعت کو اقتدار میں آئے اڑھائی سال کا عرصہ بیت چکا ہے اور ملکی حالات میں بہتری لانے کے لیے اتنا عرصہ کافی ہوتا ہے، مگر حکومت ملکی معیشت میں بہتری لانے کی بجائے عوام کو نہ گھبرانے کی تلقین کر رہی ہے۔

Read more

ہرنوں کی بے اعتمادی اور مگرمچھ

پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ ہوتا کچھ یوں ہے کہ ایک ہرن تالاب کے کنارے دوسرے ہرن کو بتا رہا ہوتا ہے کہ مگرمچھ ہمارے بہت قریب پانی میں چھپا ہوا ہے۔ دوسرا ہرن مگرمچھ کی پیٹھ کو پتھر گمان کرتے ہوئے کہتا ہے کہ یہ مگرمچھ نہیں بلکہ پتھر ہے۔ پہلا ہرن پھر کوشش کرتا ہے مگر دوسرا ہرن بات نہیں مانتا۔ یہاں تک کہ پہلا ہرن مگرمچھ کے اوپر چھلانگ لگا کر اس کی پیٹھ پر کھڑا ہو جاتا ہے۔ مگرمچھ فوراً سے اس کو جھپٹ لیتا ہے۔

Read more

ڈاکٹر گردی یا اللہ کی مرضی؟

قصہ کچھ یوں تھا کہ زیر علاج خاتون جسے میں پہلے ایک مریضہ اور اب ایک مرحومہ کی حیثیت سے جانتا ہوں، کسی موذی مرض میں مبتلا تھی۔ خاتون کا علاج کسی خاص قسم کے انجکشن سے کیا جا رہا تھا، جو لگ بھگ پانچ گھنٹے کے دورانیے میں تھوڑا تھوڑا کر کے لگایا جاتا اور یہ علاج پچھلے کئی روز سے جاری تھا۔

Read more

سکون کیلئے باطن کا سفر ضروری ہے

اپنی فنی زندگی کے آغاز ہی میں ایسے ایسے ’نابغہ روزگار‘ لوگ دیکھے کہ مجھے سمجھ نہ آئی کہ ان کی مہارت کا دم بھرنا ہے یا ان کی چالاکی سے بچنا ہے۔ بہرحال دونوں صورتوں میں ہی ان سے احتراز واجب تھا۔ کیونکہ ایک تو وہ براہ راست ہم پہ مسلط نہیں تھے اور دوسرے یہ کہ ان کے شعبہ جات مختلف تھے۔ ایک صاحب ہفتے کے روز اپنے ماتحت عملے کو بتا کر جاتے تھے کہ کل یعنی اتوار کے روز اس اس وقت انہیں فون کر کے یہ یہ سوال پوچھے جائیں۔

یہ بات سن کر دل میں گرہ سی بندھ گئی ، اب انتظار تھا کہ کسی طور یہ عقدہ کھلے۔ سچے دل کی باتیں رب بھی جلدی سن لیتا ہے تو اس کے جواب کا زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا۔ ایک دن موصوف نے پوٹلی کھول ہی دی کہ ایسا کرنے سے وہ اپنے گھر والوں کو بتا سکتے ہیں کہ میرے بغیر پلانٹ کا کام نہیں چلتا اور کس قدر اہمیت کی حامل شخصیت آپ کے گھر رہتی ہے۔ اسی دن یقین آ گیا کہ ان صاحب کا بھی گھر کی مرغی دال برابر والا معاملہ ہی ہے۔ لیکن اس میں نکتہ ’خوشی‘ کا ہے کہ اگر اسی میں اور ایسے ہی ان کی خوشی ہے تو خوش ہونے میں کیا برا ہے۔

Read more

والدین اور بچے کا تعلق کیسا ہونا چاہیے؟

بچوں کی پرورش میں والدین کے کردار سے انکار تو نہیں اور نہ ہی ان کی شان میں میں گستاخی کے متحمل ہیں۔ اب جب بات والدین کے کردار پر پہنچی ہے تو اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ یہاں کردار کو نیک یا بد کے معانی نہیں لیا جا رہا۔ ہمارے ہاں ایک چلن نمو پا چکا ہے کہ کردار کا تعلق صرف جنت اور جہنم کے حصول کی کوشش سے جڑا ہے بلکہ کردار سے مراد والدین کا بچوں کی تربیت میں کردار سے ہے اور اس بات سے ہے کہ ان کی اپنی شخصیت کیسی ہے اور اس شخصیت کے زیراثر رہ کر اک نومولود شخصیت کس طور پر پروان چڑھے گی۔

Read more

ساکا ننکانہ کے سو برس اور نوری کیمبوکا کے ڈھولے

تاریخ وہ موضوع ہے جسے مذہب اور سیاست دونوں نے ہمیشہ سے اپنے گھر کی باندی سمجھا ہے۔ ان دونوں کی ہر چیز میشل فوکو کے مطابق مرکزیت کے گرد گھومتی نظر آتی ہے۔ اسی لیے ان کا بیانیہ عام لوگوں کی تاریخ سے ہمیشہ متضاد نظر آتا ہے۔ مرکز معاشرے میں طاقت کا سب سے مضبوط ادارہ ہے۔ اسی لیے وہ اپنا بیانیہ پھیلانے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ دوسری طرف مرکزیت کے زیر اثر پسنے والوں کی آواز

Read more

میرے بھائی صاحب

میں لگ بھگ دو برس کا تھا تو میرے والد کا انتقال ہو گیا تھا لیکن یتیم ہونے کا احساس اپنے بڑے بھائی کی موت کے روز ہوا۔ نام نجیب، میرے نانا ”بابو جی“ جو خود ایک لٹریری شخصیت تھے ، انہوں نے مصر کے معروف لکھاری نجیب محفوظ سے متاثر ہو کر رکھا۔ گھر میں بڑے پیار سے انجم پکارتے اور ہم چھوٹوں کے لیے ”بھائی صاحب۔“ ننھیال میں نئی نسل کی پہلی اولاد تو ان کی پرورش ناز

Read more

21 فروری :مادری زبانوں کا عالمی دن اور ہماری ترجیحات

زبان فکر و خیال یا جذبے کے اظہار و ابلاغ کا ذریعہ ہے۔ اس کا کام یہ ہے کہ لفظوں اور فقروں کے توسط سے انسانوں کے ذہنی مفہوم و دلائل اور ان کے عام خیالات کی ترجمانی کرے۔ Oliver Wendell Holmes کے مطابق: ”Language is the blood of the soul into which thoughts run and out of which they grow.“ زبان ایک ایسا سماجی عطیہ ہے جو زمانے کے ساتھ ساتھ ایک نسل سے دوسری نسل کو ملتا رہتا

Read more

21 فروری عالمی یوم مادری زبان

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی انسانی ثقافتی میراث کے تحفظ کی جنرل کانفرنس کے دوران 17 نومبر 1999ء میں عام اسمبلی میں زبان کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا کہ عالمی مادری زبان کا ایک دن ہونا چاہیے۔ بحث و مباحثے کے بعد 21 فروری کا دن منتخب ہوا۔ جسے یونیسکو کی انسانی ثقافتی میراث کے تحفظ کی جنرل کانفرنس کے اعلامیہ میں جاری کیا گیا۔ اس کے بعد 21 فروری 2000ء سے بین الاقوامی یوم مادری زبان منانے

Read more

پی ٹی وی کے ممتاز پروڈیوسر ضیاءالرحمان کی یاد میں

ابھی اس ادبی تقریب کے شروع ہونے میں کچھ وقت باقی ہے اور لوگوں کی آمد جاری ہے۔ میں جوں ہی ہال میں داخل ہوا تو حاضرین کے درمیان موجود ان پر نظر پڑی اور میں نے یہی مناسب جانا کہ اس تقریب کو اعلیٰ ذوق کے حامل، ایک سینئر کی قربت میں دیکھا اور سنا جائے۔ یوں ان کی ساتھ خالی نشست میرے حصے میں آئی اور ہم، دوسرے شرکاء کے ساتھ تقریب کی طرف متوجہ ہوئے۔ شعروشاعری کی محفل میں پیش کیے جانے والی تخلیقات شاید اس اعتبار سے زیادہ توجہ طلب ہوتی ہیں کہ ان کا فوری ردعمل اور اس کا اظہار روایت کا حصہ بن چکا ہے۔

مختلف مہمان اپنی تخلیقات پیش کر چکے ہیں اور ابھی محفل جاری ہے۔

Read more

احتجاج کا طریقہ بدلیں

ایک سوشل ورکر بھائی ہیں بہت اچھا کام کرتے ہیں ،  ویڈیوز بھی بناتے ہیں،  ساتھ ساتھ اس ویڈیو کا مقصد فقط اپنی تنظیم کی واہ واہ نہیں ہوتی بلکہ دوسروں کو اس جانب راغب بھی کرنا ہوتا ہے۔ لیکن کیا اچھا کام کرنے کے لئے لائیو ویڈیو ہونا ضروری ہے؟ بھئی چھپ کر بھی تو کام ہو سکتا ہے لیکن دکھانے کی وجہ یہ ہے کہ بھئی دکھائیں گے تو عوام واہ واہ کریں گے، آنسو بہائیں گے، دوستوں کو بھی بتائیں گے اور ان دیکھنے والوں میں چند ایسے ہوں گے جو اس چلتی پھرتی اشتہار بازی کے اثر میں آ جائیں گے اور امداد دے جائیں گے۔

بہرحال ویڈیو بنانے کی بہت سی اور بھی وجوہات ہو سکتی ہے جو ادھر نہیں لکھی جا سکتی ہیں۔ چلیں کم سے کم جذباتی اشتہار بازی سے کوئی نہ کوئی فائدہ تو اٹھاتا ہے، وہ کیمرے پہ آنے والا سوشل ورکر ہو، کوئی تنظیم ہو یا پھر وہ روٹی کھاتا بے روزگار مزدور۔

Read more

نئی نسل سے پرانے لوگ گھبراتے کیوں ہیں؟

میرے ایک دوست کہا کرتے ہیں کہ ’’انتہا پسند انسان نہیں اس کا رویہ ہوتا ہے۔ اس کا اخلاق، افکار، سوچ اور فکر انتہا پسند ہوتی ہے۔ انسان تو بیچارا ان کا محتاج ہے۔ اس میں انسان کا کوئی قصور نہیں ہے“ جس طرح میرے استاد محترم کا قول ہے کہ ”ہمارا مسئلہ معیشت نہیں اخلاقیات ہیں۔“ ہم آج جس معاشرے کا حصہ ہیں، اس معاشرے کی پیدائش غلامی کے بادلوں کے سائے تلے ہوئی۔ ان کا لب و لہجہ،

Read more

تبدیلی کےدعوے، کرپشن اور احتساب کا ناقوس

سچ پوچھیں تو ہم بھی ان لوگوں میں شامل تھے جو دو جماعتی نظام اور باریوں کی سیاست سے تنگ آ چکے تھے اور ملک میں تیسری جماعت کو موقع دینا چاہتے تھے تاکہ ایک نئی جماعت اقتدار میں آ کر ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو بہتر کرے، ملک کو معاشی طور پر مضبوط اور سیاسی طور پر مستحکم کرے، باریوں کی سیاست کرنے والی دونوں جماعتوں سے نجات دلائے اور خاص طور پر ملک کی جڑوں کو کھوکھلا

Read more

کورونا ویکسی نیشن کے منتظر لوگ اور جعلساز مافیا

دنیا کے بیشتر ممالک میں کورونا وائرس کی ویکسینیشن کا سلسلہ شروع ہو چکا، تاہم ویکسینیشن مہم کو ابتدائی مرحلے میں کئی دشواریوں کا سامنا ہے۔ ویکسین کی مساوی تقسیم کے علاوہ ڈیلیوری کے کئی ناقص سسٹمز کی وجہ سے دستیابی کے حوالے سے رکاوٹوں کی نشان دہی منظر عام پر آنا شروع ہو گئی ہیں۔ سازشی تھیوریز کے نام پر کئی ایسے مفروضے بھی پھیل رہے ہیں، جس کے باعث ویکسین لگانے کے عمل میں سست روی کے امکانات

Read more

نئے پرانے ٹھگ اور لٹنے والا عوامی قافلہ

جونہی ٹی وی آن کیا کہ خبریں ہی سن لیں۔ وطن عزیز سے کوئی خیر کی خبر آئے بڑا مشکل ہے مگر امید پہ دنیا قائم ہے۔ نیوز چینل کی سکرین پر ایک جانی پہچانی سی ”ادکھڑ“ خاتون کو بلبلاتے دیکھ کر بہت ہی رحم آیا اور بہت غور کیا تو یاد آیا کہ یہ تو فلاں ہیں مگر ان کے دشمنوں کو کیا ہوا جو یہ منت ترلے کا لہجہ اختیار کیے ہیں اور مسلسل بیٹے کی بے گناہی

Read more

پیارے بھائی ڈاکٹر احمد فاروق مشہدی کی یاد میں

5 جنوری 2021ء کو ایک ایسا شخص دنیا سے رخصت ہوا جس نے جہانیاں منڈی کے علاقہ 99 / 10۔ آر کی ایک چھوٹی سی نواحی بستی ظفر آباد میں اس علاقے کی معروف شخصیت مرحوم سید ابراہیم مشہدی گھڑیالوی جو شاہ صاحب کے نام سے جانے جاتے ہیں، کے ہاں آنکھ کھولی جنہوں نے اس کا نام احمد فاروق رکھا جو بعد میں پروفیسر ڈاکٹر احمد فاروق مشہدی کے نام سے جانے گئے۔ دنیا کے لیے ان کی ابدی

Read more

کثیر القومی امن مشقیں اور پاکستان کا کردار

”امن“ کے لغوی معنی سے کون واقف نہیں؟ خاص طور پر ایک ملک جہاں یہ ناپید ہو اور مخدوش ہو، ساتھ ہی یہ ملک مسلسل روایتی اور غیر روایتی جنگوں اور پڑوسی ملک کی سازشیوں کا نشانہ رہا ہو، تو ایسے میں بچہ بچہ اس لفظ سے آشنا ہو ہی جاتا ہے۔ لیکن پھر بھی قارئین کی معلومات کے لیے یہ بتا دوں کہ امن کے لفظی معنی چین، اطمینان، سکون و آرام نیز صلح، آشتی و فلاح کے ہیں

Read more

کیا تبدیلی سرکار ملازمین کو دھوکا دے رہی ہے؟

’’ہم آئے تو ائی ایم ایف سے قرضے نہیں لیں گے، کیا آپ کو اچھا لگے گا کہ آپ کا وزیراعظم بھیک مانگتا پھرے، سن لو اے آئی ایم ایف والو! آج کی تاریخ کے بعد اگر کوئی قرضہ پاکستان کو دیا تو ہم (پی ٹی آئی کی پاکستانی حکومت) اس قرضے کی ایک پائی بھی واپس نہیں کریں گے، پٹرول، بجلی اور گیس سستی کریں گے کیونکہ یہ غریبوں کا ایندھن ہیں، اگر نوبت قرض لینے کی آ گئی

Read more

نونہالانِ عصر حاضر کی چیدہ چیدہ اقسام

ویسے تو پطرس بخاری کا بچوں کے حوالے سے ایک مضمون اردو ادب میں موجود ہے، جس میں نہایت جامع انداز میں بچوں کی اقسام، عادات و اطوار، اور ہمسایوں پہ اس کے اثرات تفصیلی طور پر بیان کیے گئے ہیں اور اس کے بعد اس موضوع پہ مزید لکھنے کی گنجائش نہیں لیکن بخاری صاحب کی روح سے پیشگی معذرت کے ساتھ میں اس موضوع پہ لکھنے کی جسارت کر رہا ہوں کیونکہ معروضی حالات بدل چکے ہیں اور

Read more

بلوچ کہانی کار اسرار احمد شاکر

گزشتہ صدی کے آخر اکتوبر 1982ء میں بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں آنکھ کھولنے والے اسرار احمد شاکر کا شمار اردو زبان و ادب کے نوجوان افسانہ نگاروں میں ہوتا ہے۔ اسرار احمد شاکر کی پیدائش ایک ایسے علاقے میں ہوئی جہاں پسماندگی اور غربت کے علاوہ تعلیم اور سماجی شعور نہ ہونے کے برابر تھا۔

ادبی سفر کے آغاز کے حوالے سے بات کی جائے تو آغاز شاعری سے کیا، لیکن جلد ہی انہیں اس بات کا اندازہ ہو گیا کہ شاعری میں جذبات و احساسات کا مکمل طور پر اظہار ان کے لیے ممکن نہیں۔

Read more

لڑکیوں کی تنگ جینز، زلزلے اور بزرگوں کے تبصرے

ہم بچپن میں بڑوں بوڑھوں سے سنا کرتے تھے کہ زمین کو ایک بیل نے سینگوں پر اٹھا رکھا ہے اور جب بیل تھک ہار کر زمین کو ایک سینگ سے دوسرے سینگ پر منتقل کرتا ہے تو اسی لمحے زمین ہلنے لگتی ہے اور زلزلہ آتا ہے۔ عمر میں اضافے کے ساتھ ہم پر یہ حقیقت اچھی طرح آشکار ہو چکی ہے کہ زلزلوں کے آنے کا وہ سبب نہیں جو بچپن میں بڑے یا بزرگ بیان کیا کرتے

Read more

بابا گرو نانک کی کہانی

دنیا محبت کا گھر ہے ، اس لئے انسانوں کو یہاں محبت سے رہنا چاہیے۔ دنیا میں نفرت کرنے کے لئے کوئی ایک وجہ بھی نہیں ہے۔ اس مادی دنیا میں جو نفرت کرتے ہیں اور نفرت پھیلاتے ہیں ، ان کے لئے دکھ غم اور تکلیف کے علاوہ کچھ نہیں۔ دنیا میں تمام انسانوں کو خدا، اللہ یا بھگوان یا گاڈ سے ایک ہو جانا چاہیے کیونکہ دنیا کے ذرے ذرے میں بس وہی ہے۔ یہ پیغام تھا سکھ

Read more

پہاڑوں سے علی صد پارہ کا خط

میرے عزیزو! دنیا کی چھت پر بیٹھ کر دنیا والوں کی باتیں سن کر مجھے ذرا بھی عجیب نہیں لگ رہا۔ پتا ہے کیوں؟ اس لیے کہ انسانوں نے تو محبت کو لین دین کا رشتہ بنا دیا ہے۔ جب تک کسی سے کوئی فائدہ مطلوب ہو تو محبت ورنہ آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل۔ اور آپ لوگ تو جانتے ہیں ناں کہ میری تو پہلی اور آخری محبت پہاڑ تھے اور پہاڑوں سے محبت کو عام انسان نہیں سمجھ سکتا۔

Read more

نسل پرستی اور مغربی انتہا پسندی عالمی امن کے لئے خطرہ

انتہا پسندی و دہشت گردی کا تعلق مذہب یا کسی خصوصی قومیت کے ساتھ جوڑا نہیں دیا جاتا، لیکن ایک مخصوص ذہنیت کا استعمال کر کے مغرب میں اسلامو فوبیا کا نازی ازم کی طرح پروپیگنڈا مرغوب مشغلہ بن چکا ہے۔ جھوٹ کو سچ کے مقابل فروغ دینے کی کوشش کا مکافات عمل اب خود مغربی ممالک حاوی ہو چکا ہے۔ مسلم ممالک، بالخصوص پاکستان و ترکی نے مارچ 2021 میں اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کا مطالبہ

Read more

جہیز کا مسئلہ

گزشتہ ہفتے ڈیزائنر علی ذیشان کی جانب سے جہیز کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک مہم چلائی گئی۔ اس حوالے سے علی ذیشان نے ایک تصویر بھی جاری کی جس کا مقصد ہماری نوجوان نسل میں جہیز جیسی لعنت کے خلاف آگاہی فراہم کرنا تھا۔ دراصل یہ تصویر ہمارے معاشرے کی صحیح طور پر عکاسی کرتی ہے۔ کیسے ایک عورت جہیز کا وزن اپنے کندھوں پر اٹھائے سسرال جاتی ہے۔ اس تصویر اور آگاہی مہم کو جہاں عالمی سطح پر

Read more

مایوسی، امید اور نسل نو

نوجوان کسی بھی قوم کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں۔ وطن عزیز میں نوجوان طبقہ آبادی کا چونسٹھ فی صد ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق اکیس سے چوبیس سال عمر کے نوجوان کی شرح نو فی صد ہے۔ ہمارے تعلیم نظام میں ایسے افراد تیار کیے جا رہے ہیں جو فارغ التحصیل ہوکرمسائل و مایوسی کا شکار ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ عجیب کیفیت ہے کہ نوجوان جو نہایت پرجوش اور جذبۂ عمل سے

Read more

کنوارا یا آوارہ؟ نہیں نہیں باعظمت جوان!

حیات انسانی کے مراحل میں جوانی زیبا ترین اور قیمتی ترین مرحلہ ہے۔ مگر افسوس کے ساتھ اس کو درپیش خطرات کی بابت ہماری توجہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ جوانی درحقیقت ایک پاکیزہ فطرت کے عروج کا وقت ہے۔ قدرت کے کارخانہ کی کاریگری کا جمال، عمر کے اسی حصے سے وابستہ ہے۔ کرہ ارض پر موجود ہر ثقافت کی نگاہ اپنی ترقی اور پیش رفت میں جوانوں پر اٹکی رہتی ہے بالکل شکاری کی نگاہ کی طرح کہ

Read more

کیا عربی زبان سیکھنے سے مسائل حل ہوں گے؟

آج کل کے دور میں بہتر زندگی گزارنے کے لئے زبان میں مہارت حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ زبان کے ذریعے آپ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں اور انہیں دوسروں تک پہنچاتے ہیں۔ آپ کے کاروبار یا نوکری کا سارا دار ومدار زبان پر ہے۔ اگر آپ ایک زبان پر مکمل دسترس اور قدرت رکھتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اسی زبان کے بولنے والے لوگوں کے ساتھ انتہائی آسانی کسی بھی قسم کا ڈیل کر

Read more

ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی کتاب کی تعارفی تقریب

انجمن اردو، ادارہ زبان و ادبیات اردو جامعہ پنجاب کے زیر اہتمام 10 فروری 2021 کو ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی کتاب Coloniality, Modernity and Urdu Literature کی تعارفی تقریب منعقد کی گئی جس میں معروف ڈرامہ نویس، شاعر اور ناول نگار ڈاکٹر اصغر ندیم سید، ڈاکٹر صائمہ ارم (صدر شعبہ اردو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور) ، ڈاکٹر زاہد منیر عامر (ڈائریکٹر ادارہ ہذا) ، ڈاکٹر محمد کامران، ڈاکٹر نعیم ورک، ڈاکٹر آصف علی چٹھہ، ڈاکٹر انیلا سلیم، محترمہ فرح

Read more

پاکستان میں روایتی کھیلوں کا خاتمہ

ابھی کل ہی کی بات ہے کہ میں بیٹھا سوچ ہی رہا تھا کہ کسی موضوع پر ایک تحریر لکھی جائے کہ اچانک مجھے میرا بچپن اور اس میں کھیلتا ہوا میں یاد آ گیا۔ جب اس سوچ سے بیدار ہوا تو اپنے اس پاس ہر کسی کو موبائل، ٹی وی میں مصروف پایا۔ گھر کا صحن خالی پایا اور بچوں کو موبائل پر گیمز کھلتے دیکھا تو مجھے احساس ہوا کہ ہم ڈیجیٹل دنیا میں کس قدر مصروف اور

Read more

ویلنٹاین ڈے

بازاروں، سٹوروں میں زبردست چہل پہل ہے ہر طرف لال سرخ دل نظر آرہے ہیں چھوٹے بڑے ہر سائز میں جو پسند آئے خرید لیں۔ بھالو، بندر سب دل پکڑے بیٹھے ہیں۔ غبارے ہیں تو دل کی شکل میں، دھڑکتا ہوا دل جو زندگی کی نشانی ہے لیکن وہ جو محبت سے بھرپور ہو وہ زندگی کی گرما ہٹ، شدت اور جذبات کا آئینہ دار ہے۔ سرخ پھولوں اور گلابوں کی بھرمار ہے اور دام دوگنے تین گنے لیکن خریداری

Read more

نوجوان کا سب سے بڑا مسئلہ جوانی نہیں، نوکری ہے

بچپن میں سنا تھا میٹرک کی تعلیم حاصل کرنا اعزاز ہے۔ اور میٹرک پاس کرنے کے بعد انسان صحیح طور پر اشرف المخلوقات کہلا سکتا ہے۔ جب ہم نے میٹرک کو پاس کیا تو میٹرک نے ہمیں پاس کر دیا۔ وہ دور گزر چکا تھا جب کسی گاؤں یا محلے میں کوئی ایک میٹرک پاس ہوا کرتا تھا جس سے سارے گاؤں میں بجلی کے بل پڑھائے جاتے تھے۔ ہماری میٹرک ہماری لئے تو قرۃالعین حیدر کا آگ کا دریا

Read more

سائنس کی دنیا سے

1۔ ایف ڈی اے نے فائزر اور بائیو این ٹیک کی کوویڈ ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔ 2۔ جینیاتی علاج کو متاثرہ خلیوں تک پہنچانے والا کیریئر ”ویکٹر“ اگر ایک آنکھ میں بھی انجیکٹ کیا جائے تو دونوں آنکھوں کی بینائی پر مثبت اثر پڑتا ہے۔ 3۔ فریب نظر یا ہذیان کے لیے استعمال کی جانے والی DMT نامی دوا کی ڈپریشن کے علاج میں افادیت جاننے کے لیے کلینیکل ٹرائلز کیے جا رہے ہیں۔ 4۔

Read more

رومانوی داستانیں

محبت ایک پاک جذبہ ہے دنیا کی ہر شے محبت کے تابع ہے اگر دنیا میں محبت نہ ہوتی تو شاید کچھ بھی نہ ہوتا۔ اس پاک جذبے کو انسانوں نے اپنے نفس کی بھینٹ چڑھا کر اس کا مخفف بدل کر رکھ دیا ہے۔ آج کے دور کی محبت محبوب کی خاطر قربان ہونا نہیں بلکہ اپنی شیطانی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے محبوب کو قربان کر دینا ہے شایداسی لئے موجودہ دور میں لفظ محبت اپنی قدر

Read more

لڑکیاں ماں باپ سے کیا چاہتی ہیں؟

آج کی میری ہی تحریر بالخصوص ان والدین کے نام ہے جنہیں صنف نازک کے ہر رویے پر تم بیٹی ہو کہنے کی عادت ہوتی ہے۔ بیٹیوں کی خواہشوں کا احترام کرنا، اس کی اچھی تعلیم و تر بیت کرنا ہر والدین کی ذمہ داری ہے اور بے شک اس ذمہ داری کی احسن ادائیگی کا صلہ اجر عظیم ہے۔ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ہے۔ ”تم میں جس شخص کی تین بیٹیاں ہوں اور اس

Read more

عمران خان کے نئے پاکستان میں لاہور کا سفر

میں ان ہزاروں لوگوں میں سے ایک ہوں جنہوں نے اپنے بچپن میں عمران خان کو آئیڈیل لائز کیا اور عمران خان کے 1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد شوکت خانم کی تعمیر کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کی مہم میں پیش پیش رہا۔ اس بائیس سالہ جد و جہد کے بعد الیکشن میں ووٹ بھی دیا، سپورٹ بھی اور قائد اعظم ثانی کا خطاب بھی۔ عمران خان کی نیت پر شک نہیں اگرچہ اسے یہودی لابی کا

Read more

تھر پارکر کے اونٹ

تھرپارکر میں اونٹ کی سواری ماضی کا قصہ بن گئی، صحرائے تھر کا شمار دنیا کے چند بڑے صحراؤں میں سے ہوتا ہے، پاکستان کا ضلع تھر اپنی رنگا رنگ اور منفرد ثقافت اور ایک خاص رعنائی کی وجہ سے دنیا میں پہچانا جاتا ہے، چنانچہ بات کریں یہاں کے لوگوں کی تو جتنے باہر سے سادہ مزاج ہیں، اتنے ہی اندر سے نرم مزاج رکھتے ہیں، صحرائے تھر کے باسیوں کا انسانوں کے ساتھ سلوک ویسے ہی شاہانہ ہے،

Read more

تبلیغی جماعت: بات دونوں پہلوؤں پر ہو

تبلیغی جماعت کا قیام (1926) میں عمل میں آیا اس کا پس منظر یہ ہے کہ ہندوستان کے کئی علاقوں میں ایسے لوگ زندگی بسر کر رہے تھے جن کے نام تو مسلمانوں جیسے تھے مگر وہ دین سے بالکل نابلد تھے۔ ارکان اسلام کلمہ نماز روزہ حج زکوٰۃ تو دور کی بات رہی جنازے کی تجہیز و تکفین اور حرام و حلال سے بھی واقفیت نہیں تھی۔ ایسا ہی ایک علاقہ میوات کا تھا جہاں سے تبلیغ یعنی مسلمانوں

Read more

راولپنڈی رنگ روڈ کا مقدمہ

راولپنڈی رنگ روڈکے اطراف میں متاثرین پریشان اوربے چین ہیں۔ انتظامیہ مست ہاتھی کی طرح دھونس سے سب کرگزرنے پر کمربستہ ہے۔ پراپرٹی مافیاز الگ سے مورچہ زن ہیں۔ تکلیف اور نقصان میں وہ لوگ ہیں جن کی زمینیں، گھر، جائیدادیں رنگ روڈ کی زد میں ہیں اور ان کے ساتھ معاوضہ کے نام پر کھلا فراڈ کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ، سرمایہ کار، کمپنیاں ملی بھگت سے زمینوں پر قبضہ اور اونے پونے زمینیں ہتھیانے کے درپے ہیں۔ رنگ

Read more

محمد حفیظ، سرفراز احمد اور پھپھو

سوال ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا وکٹ کیپر بلے باز کون ہے؟ یوں اگر دیکھا جائے تو ہر کسی کی اپنی قابلیت ہے اور وہ اس پر امر ہے۔ آج اس سوال پر میرا جواب اعداد و شمار پر مبنی نہیں ہو گا بلکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو انمول رتنوں کے سوشل میڈیا پر ہوئے ٹاکرے کی مد میں ہو گا۔ اس وقت دونوں کے اختلافات شہ سرخیں وں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ سابق کپتان سرفراز

Read more

پاک ٹی ہاؤس کی رونق اور کتاب دوست زاہد ڈار چل بسے

پاک ٹی ہاؤس میں بیٹھ کر سینکڑوں طالبان علم کی راہنمائی کرنے والا اور ایک لیجنڈ ادبی انسائیکلو پیڈیا اور انسان دوست شخصیت زاہد ڈار چل بسے پڑھنا لکھنا اور زندگی کی پراسراریت پر غور و فکر کرنا ان کی ذات کا اوڑھنا بچھونا تھا۔ ان کو جس کسی نے بھی دیکھا ان کے ہاتھ میں کتاب دیکھی، اس نے اپنی زندگی میں سوائے کتاب کے کچھ نہیں مانگا، ہزاروں ادبی شخصیات کی رفاقت اور وابستگی رکھنے والا یہ دانشور

Read more

کنوئیں سے نکل کر کھائی میں نہ جا گریں

جسارت کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال، کیا پاکستان آئی ایم ایف کے چنگل سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو سکتا ہے، کے جواب میں جناب اکرم سہگل، ڈاکٹر شاہد حسن، ڈاکٹر عتیق الرحمن، عبدالقادر میمن اور ظفر اقبال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”پاکستان کو آئی ایم ایف کے شکنجے سے نکلنے کے لیے امریکی غلامی ترک کرنا ہوگی، امریکا آئی ایم ایف کی مدد سے پاکستان کو دھمکاتا ہے، راہداری منصوبہ امریکا کی آنکھوں

Read more

سات نسلوں کا تعارف ہے یہ لہجہ شاہدؔ

رویے اور لہجے اہمیت رکھتے ہیں ، ان رویوں اور لہجوں سے جنم لینے والے تاثرات دیرپا ہوتے ہیں۔ انسان خوبیوں اور خامیوں کا مجموعہ ہے اور ان خصلتوں کا اظہار رویوں کی صورت میں ہوتا ہے۔ کسی کے اچھے اور برے کا امتیاز اور پرکھنے کا معیار ان کے اظہار اور دوران اظہار رویوں پر ہوتا ہے۔ عموماً ہم دوسروں کے رویوں کے شاکی ہوتے ہیں مگر کبھی اپنی ذات کا احاطہ نہیں کرتے اور اپنے من میں ڈوب

Read more

تبدیلی سرکار قدم بڑھاؤ

نعرے لگے، دعوے ہوئے اور پھر غبارے سے ہوا نکل گئی، اس ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی خرابی یہ ہے کہ انسان کا ماضی فوراً سے پیشتر یوں سامنے لا کھڑا کرتی ہے کہ انسان چاہتے ہوئے بھی راہ فرار اختیار نہیں کر سکتا، جو اقتدار میں آنے سے قبل کے دعوے تھے ، جو نعرے تھے وہ کرسی پر بیٹھتے ہی ذہن سے محو ہو گئے مگر ٹیکنالوجی کی بدولت ایک ایک بیان محفوظ ہے، ذرا حالات حاضرہ اور

Read more

رعایا اور سلطنت کے حقوق و فرائض کی تحدید

رعایا اور سلطنت دو ایسے اجزاء ہیں جو ایک دوسرے کا جزولاینفک ہیں اور ان میں اسے ایک جزو کے عدم ہونے کی صورت میں دوسرے جزو کا عدم ہونا ظاہر و ثابت ہے۔ تاہم ریاست ایک تجریدی شے ہے، جس کا صفحہ ہستی پہ اظہار چند کرداروں کی صورت میں نمو پذیر ہوتا ہے اور یہی چند کردار ریاست کے کردار، افکار، بیانیہ اور قانون کو مرتب کر کے رعایا کو اس کا بات کا پابند کرتے ہیں کہ

Read more

روحانیت اور سائنس کا سچ کیا ہے؟

دنیا میں آج تک جو سب سے بڑا جھوٹ بولا گیا ہے ، وہ یہ ہے کہ سائنس اور روحانیت کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ سائنس اور روحانیت ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ سائنس اور روحانیت کی بنیادیں ایک جیسی ہیں۔ جس بنیاد پر سائنس کھڑی ہے ، اسی بنیاد پر روحانیت جگمگا رہی ہے۔ فطرت کے قوانین سائنس اور روحانیت دونوں کے لئے ایک جیسے ہیں۔ روحانیت کا مذاہب، عقائد اور جنت

Read more

کہانی دینِ محمد کی

عرب کے لق و دق صحرا میں جب میری آنکھ کھلی تو ایک نایاب سفید گھوڑے کے طور پر میرا تذکرہ دور دور تک پھیل گیا۔ میرا ظاہری حسن و جمال اور طاقتور متن مجھے ہر نسل کے دیگر گھوڑوں سے الگ اور ممتاز کر رہا تھا۔ وہاں کے باسی مجھے رشک اور حسد کی نگاہ سے چھپ چھپ کر تاکتے رہے۔ کسی نے میرے سفید رنگ کو سادگی، وقار، پاکیزگی اور امن کہا تو کسی نے میرے چوڑے ماتھے

Read more

مائینڈ فل ایٹنگ کیا ہے اور یہ موٹاپے کو کیسے کم کر سکتی ہے؟

مائینڈ فل ایٹنگ کا لفظی ترجمہ ہے دھیان اور سدھ بدھ کے ساتھ کھانا کھانا۔ چونکہ یہ ایک سادہ لفظ نہیں ہے لہٰذا اس کو سمجھنے کے لیے اس کی تشریح اور پس منظر میں جانا اہم ہے۔ یہ ایک اصطلاح ہے اور اس حوالے سے کہتے ہیں کہ اس ترکیب کی جڑیں مراقبے کی ایک اہم صنف مائینڈ فل نیس سے نکلی ہیں۔ مائینڈ فل نیس کیا ہے؟ یہ ہمارے جسم اور ذہن کی ایک حالت ہے جہاں ہم

Read more

ویلنٹائن ڈے یا فحاشی و عریانی

اس میں کوئی شک نہیں کہ انسان کی ابتدائے آفرینش سے ہی حق و باطل کی معرکہ آرائی جاری ہے، ہر دور میں معاندین اور ہر زمانے میں مخالفین نے شر انگیزی پھیلائی ہے، ہر قوم و ملت میں ایسے ناعاقبت اندیش افراد نے جنم لیا ہے جنھیں اشاعت حق اور غلبہ خیر سے پیدائشی دشمنی رہی ہے ؛ لیکن موجودہ دور کے جو فتنے سر ابھار رہے ہیں وہ ایک خطرناک ترین سازش اور تعصب پر مبنی اسلام دشمنی

Read more

کیا بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے؟

بلاشبہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے ، اسی لیے ہمارا قومی احتساب بیورو بدعنوان عناصر کی سرکوبی کے لئے اپنے تن من دھن کی بازی لگائے بیٹھا ہے۔ بدعنوانی کا سرطان ہمارے قومی وجود کو دیمک کی طرح چاٹ چکا ہے۔ ہم بحری جہاز کے وہ مسافر ہیں جو اپنے جہاز کے پیندے میں سوراخ کر کے پکنک منانے چلے گئے ہیں۔ ہمیں اس بدعنوان نظام میں بدعنوانی کے مرتکب افراد کو عبرت کا نشان بنانا ہے۔ ہمیں ڈھلوان

Read more

ہمارا کلچر حیا ڈے

ہر سال کے دوسرے مہینے یعنی فروری کے 14 تاریخ کو دنیا بھر میں بے شرمی کا دن منایا جاتا ہے جسے عام اصطلاح میں ”ویلنٹائن ڈے“ کہا جاتا ہے۔ اس بے شرمی کے دن کی ابتداء کے بارے میں مختلف روایات ملتی ہیں۔ جو روایت اس حوالے سے مشہور ہے وہ کچھ یوں ہے کہ تیسری صدی عیسوی کے اواخر یعنی آج سے کوئی 17 سو سال پہلے ویلنٹائن نامی ایک شخص کو جو کہ کسی وجہ سے جیل

Read more

غریب پاکستانی اور شاہی کتورے

میرے دوستوں کا خیال ہے کہ میری جانوروں سے محبت لازوال ہے ، اس لیے مندرجہ بالا عنوان کو ”شاہی درباریوں“ سے میری محبت کا اظہار سمجھا، پڑھا، لکھا اور دیکھا جائے۔ میری اس وضاحت کے باوجود اگر یہ عنوان کسی کی دل آزاری کا ساماں ٹھہرے تو میں پیشگی معافی چاہتا ہوں اور یہ امید رکھتا ہوں جیسے اس وطن عزیز کے ہر ”معزز شہری“ کو قبل از گرفتاری ضمانت مل جاتی ہے ویسے ہی میری پیشگی معافی بھی

Read more

سینیٹ کی منڈی میں ضمیروں کا بیوپار

سینیٹ الیکشن سے قبل ہی ایک ویڈیو جس میں کچھ قانون سازی کرنے والے ممبران کو بظاہر رقم لے کر ووٹ بیچتے دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو سے قبل میں نے جب بھی مذکور شعر پڑھا مجھے شاعر کے منفی رویے پر غصہ آیا کہ وہ ایمان تو نہیں جو بک گیا۔ کیونکہ اہل ایمان کے بارے میں تو علامہ اقبال کے اس شعر کا میں قائل ہوں کہ جس میں انہوں نے فرمایا تھا کہ اہل ایمان تو مانند خورشید جیتے ہیں۔ اور خورشید کا کام تو بس روشنی اور حرارت پھیلانا ہے۔ اور ان دونوں سے انسانی جسم کی نشو ونما ہوتی ہے۔ ایسے ہی ایک مومن یا اہل ایمان کا کام ہی یہی ہے کہ اپنے کردار و عمل سے راہ انسانیت میں ہر سو ایسی روشنی بکھیرنا کہ جس کے ہالے میں جو میں شامل ہو گا منزل مقصود اسی کا مقدر بنے گی۔

Read more

انقلاب ایران: جدت اور روایت کا حسین امتزاج

جدید ترقی یافتہ سائنسی دنیا میں مذہب کی بنیاد پر ہونے والی سرگرمیوں ، مذہبی سیاست اور مذہب کی اساس پر لائی جانے والی تبدیلیوں کو جہاں منفی تصور کیا جاتا ہے وہیں ان تبدیلیوں کو عارضی اور ناپائیدار سمجھا جاتا ہے۔ ایک لحاظ سے اس نظریے کے ثبوت کے لیے خود اہل مذہب نے شواہد بھی فراہم کیے ہیں لیکن مجموعی طور پر اس فکر کی کاملاً تائید بھی حقیقت سے راہ فرار کے مترادف ہے۔

انسانی تاریخ شاہد ہے کہ جب بھی مذہب نے دنیاوی ارتقاء اور سائنسی ترقی کی بلاجواز مخالفت کی ہے یا اس ترقی سے روگردانی کی کوشش کی ہے یا جدت کے مقابلے میں قدامت کو ترجیح دی ہے ، تب انسانی معاشروں نے نقصان کے علاوہ کچھ حاصل نہیں کیا۔

Read more

سینیٹ کو بکاؤ گھوڑوں کا اصطبل کس نے بنایا؟

کرسی برائے فروخت، صوفہ برائے فروخت، مکان برائے فروخت، گاڑی برائے فروخت کے بعد پیش خدمت ہے ضمیر برائے فروخت، ووٹ برائے فروخت، سینیٹر برائے فروخت، ایم پی اے برائے فروخت، بس نوٹ دو، ووٹ لو۔ ہم ایسے ملک کے رہنے والے ہیں جہاں سب کچھ بکتا ہے۔ کہیں زندگی بکتی ہے تو کہیں موت بکتی ہے، کہیں اچھا بکتا ہے تو کہیں برا بکتا ہے، کہیں عزت بکتی ہے تو کہیں غیرت بکتی ہے، اور کہیں انصاف بکتا ہے

Read more

کراچی کے مسائل: سیٹی بجے گی تو کام نکلے گا

کراچی میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر جناب حافظ نعیم الرحمن صاحب گزشتہ تین چار برس سے کراچی کے مختلف مسائل کے حل کے سلسلے میں سرگرم عمل ہیں، ریلیاں نکال رہے ہیں، جلوسوں کی قیادت کر رہے ہیں، جلسوں سے خطاب فرما رہے ہیں اور دھرنے دے رہے ہیں۔ ان کی پوری کوشش ہے کہ کسی بھی طرح متعلقہ محکمہ جات کی توجہ ان معاملات کی جانب مرکوز ہو جائے جن سے کراچی دوچار ہے لیکن کسی بھی محکمے

Read more

ویلنٹائن ڈے: ہماری اقدار کے لیے بڑا خطرہ

مغربی تہذیب نے بہت سے بے ہودہ رسوم و رواج کو جنم دیا۔ بدتہذیبی بدکرداری کے نت نئے طریقوں کو ایجاد کیا۔ جس کی لپیٹ میں اس وقت پوری دنیا ہے اور بطور خاص مسلم معاشرہ اس کی فتنہ سامانیوں کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔ مختلف عنوانات سے دنوں کو منانے اور اس میں رنگ ریلیاں رچانے کے کلچر کو فروغ دینا شروع کیا۔ اس کی آڑ میں بہت سی خرافات روایات اور بد اخلاقی و بے حیائی کو

Read more

مادیت پرستی اور پاکستانی شادیاں

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر چند تصویریں نظر آئی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ وائرل ہو گئی۔ وہ تصویریں ایک مہم کا حصہ تھی جو جہیز کے خلاف تھی۔ ان تصویروں میں ایک دلہن مہنگا ترین شرارہ زیب تن کر جہیز اٹھائے نظر آئی اور دلہن محترمہ کا شوہر ٹھاٹ اور بے باکی کے انداز میں کھڑا نظرآیا۔ اس تصویری مہم کا مقصد جہیز کے خلاف مہم تھی جو بہرحال ایک اچھی مہم تھی مگر یہ فکر ادھوری یعنی نامکمل

Read more

بدنیتی کے منجن

ہمارے ملک میں کوئی بھی پروجیکٹ جس نیت سے بھی شروع کیا جاتا ہے وہ نیت چند برس کے بعد ہمیشہ بدنیتی پر تمام ہوتی ہے اور پراجیکٹ ناکام یا بدنیتی چند سالوں بعد کھل کر سامنے اتی ہے جس میں پراجیکٹ محض جھانسا ہے۔ نتیجہ ناکامی ناکامی۔ جو کہہ لیں۔ ہوتا یہی ہے۔ ان پروجیکٹ کو شروع کرنے والے گروپس عموماً وہی مفاد پرست ہوتے ہیں جن کے ناقص طریقہ کار سے، دھوکے بازی سے قوم پہلے ہی کسی

Read more

رُودادِ سفرِ حجاز کی آخری قسط

درود پاک پڑھتے ہوئے نیچے جھک کر ہم غار میں داخل ہوئے اور غار کی زیارت کی۔ غار ثور غار حرا سے کشادہ ہے۔ آدمی یہاں بیٹھ اور لیٹ سکتا ہے مگر سیدھا کھڑا نہیں ہو سکتا، البتہ جھک کر کھڑا ہو سکتا ہے۔ کچھ پاکستانی مرد ابھی بھی وہاں لیٹے ہوئے تھے۔ چشم تصور سے نبی پاک ﷺ اور حضرت ابوبکر صدیؓق کو اس غار میں بیٹھے دیکھا۔ حضرت ابو بکؓر اللہ کے نبی ﷺ کو اپنے کندھوں پر

Read more