اسحاق سے عشق اور عاشق تک

کچھ باوثوق خاندانی ذرائع بتاتے ہیں کہ ہماری پیدائش پر والد صاحب نے ہمارا نام اسحاق کی بجائے کچھ اور ہی تجویز کیا تھا۔ وہ نام کیا تھا، یہ بتانے سے سبھی قاصر ہیں۔ ہمیں تجسس تو بہت ہے کہ اس نام کا سراغ کہیں نہ کہیں سے ملے، لیکن سب راوی خاموش ہیں۔ یہ اطلاع تو بہرحال حتمی ہے کہ اسحاق نام ہماری پھوپھی مرحومہ نے بڑے اصرار کے ساتھ ساتھ رکھا تھا۔ وجہ اس کی یہ کہ حضرت

Read more

قبر میں سکون مع عربی زبان پر مہارت

(تحریر: سلیم رضا ٹھاکر – ترجمہ: صفورا چوہدری) جب حاکم یہ کہیں کہ بندہ صرف تکلیفیں سہنے کے لیے پیدا ہوا ہے اور سکون کی طلب کرنے والوں کو بتائیں کہ ”سکون تو صرف قبر میں ہے“ ۔ تو پھر حاکموں کا خلوص اسی میں نظر آتا ہے کہ وہ لوگوں کے قبر کے سکون کو زیادہ سے زیادہ آسانی سے حاصل کرنے کی تدبیریں کریں۔ اس معاملے میں ہمارے حکمران بہت صادق ہیں۔ ان کی صداقت کا ثبوت یہ

Read more

سپیڈ بریکرز سے ہماری مثالی محبت

پرانے وقتوں میں جب سواری جانوروں پر ہوتی تھی تو اس مناسبت سے ”روڑے اٹکا“ کر سفر کو روکا جاتا تھا۔ آج کے دور میں روڑے اٹکانا بظاہر تو ایک محاورہ ہی رہ گیا ہے پر ”روڑے اٹکانے“ والوں کی نسل ابھی بھی پائی جاتی ہے۔ آج کل کے روڑے کو ”سپیڈ بریکر“ کہا جاتا ہے۔ یہ انقلابی ایجاد کب ہوئی، کون اس کا موجد ہے ، اس بارے میں کوئی سند تو میسر نہیں آئی فی الحال ، ہاں

Read more

جشن بہار :چین میں نئے قمری سال کا آغاز

چین دنیا بھر میں اپنی رنگا رنگ اور متنوع ثقافت کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔ چین میں اپنے قیام کے دوران ہمیں مختلف قسم کی ثقافتی سرگرمیوں کو دیکھنے اور ان میں شرکت کرنے کا موقع ملتا رہتا ہے۔ انہی سرگرمیوں میں سب سے بڑی ثقافتی سرگرمی چین میں نئے سال کی آمد ہے۔ چین میں نئے سال کو جشن بہار بھی کہا جاتا ہے۔ یہ موقع اپنے اہل خانہ سے ملاقات کا ہوتا ہے۔ آج کل چینی عوام

Read more

سرکاری ملازمین کا احتجاج: پریشاں حال مگر منتشر مزدور

  دنیا بھر کے مزدروں ایک ہوجاؤ! سرخ رنگ جسے انقلاب کی علامت سمجھا جاتا ہے اور ایک زمانے میں جب دنیا نظریاتی بلاکوں میں تقسیم تھی تو ایشیا کو بھی سرخ کرنے کی بات کی جاتی تھی۔ ایشیا تو کیا سرخ ہوتا انقلاب کی علامت یہ سرخ رنگ بھی سرمائے کی مکر کی چالوں کا شکار ہو کر دن بہ دن پیلاہٹ کا شکار ہوتا گیا۔ سرخ رنگ کے بینروں اور جھنڈوں پر درج یہ نعرہ جنھیں مزودراور محنت

Read more

پاکستان کی سیاسی، مذہبی اور ادبی قیادت

فائیو سٹار ہوٹل میں ننھے بچے کو بھوک لگی تو ماں نے ایک کپ دودھ کے سو روپے ادا کیے۔ راستے میں بچہ بھوک سے دوبارہ بلک پڑا۔ گاڑی روک کر ایک ڈھابے والے سے جب دودھ لیا تو پیسے پوچھنے پر اس بچے کی ماں کو جواب ملا ”بیٹی! ہم بچے کے دودھ کے پیسے نہیں لیتے، اگر ضرورت ہے تو اور بھی مل جائے گا“ ۔ ڈھابے والے بوڑھے کے چند الفاظ سن کر وہ امیر زادی چند

Read more

ہاتھ سے لکھنے کے چند ناقابل یقین فائدے

لکھنا لکھانا چھوڑ پڑھائی ٹائپنگ پہ رکھ آس اٌٹھا رضائی سو جا بچے رب کرے گا پاس ٹکنالوجی ہماری زندگیوں میں اس قدرعام ہو گئی ہے کہ کمپیوٹر اورموبائل کی مدد کے بغیرکچھ بھی کرنا تقریباً ناممکن ہے لیکن موجودہ ٹکنالوجی سے جہاں فائدے مل رہے وہاں ہاتھ میں قلم یا پینسل سے لکھنے کا رٌجھان بتدیج کم ہے اس کی کمی کی وجہ سے ہماری روزمرہ کی زندگی میں بہت سی مختلف رکاوٹیں داخل ہو چکی ہیں، اورچوں کہ

Read more

بچوں میں بڑھتے ذہنی مسائل اور ان کا حل

انسان کے جسم کے ساتھ ساتھ اس کے ذہن کا صحت مند ہونا بے حد ضروری ہے۔ معاشرہ تبھی آگے بڑھے گا جب اس میں بسنے والے لوگ صحت مند رویے اور عادات اپنانا شروع کریں گے۔ اس کے لئے سب سے اہم یہ ہے کہ عوام میں ان رویوں اور عادات کے حوالے سے شعور پیدا کیا جائے۔ والدین اپنے بچوں کے ساتھ ایک سرپرست کے کردار علاوہ دوستانہ تعلق بھی استوار کریں۔ ان کے ساتھ بات چیت کریں،

Read more

سرکاری اعلان ہوا ہے سچ بولو

انسان کو اللہ تعالیٰ نے ایسی شکل و صورت دی ہے کہ اس کی کسی بات، ادا، لباس، حلقہ احباب، طور طریق، وضع قطع اور رہن سہن کو سامنے رکھ کر یا دیکھ کر یہ اندازہ لگانا بہت مشکل ہے کہ وہ اندر سے کیسا ہے۔ اکثر یہی بات دیکھی گئی ہے کہ ظاہر سے کچھ نظر آنے والے باطن سے اس کے بالکل برعکس ہوتے ہیں جس کی وجہ سے نیک بد اور بد نیک ثابت ہوتے ہیں۔ جو

Read more

تو ہے سورج تجھے معلوم کہاں رات کا دکھ

زیرپا جنت تلاشنے کی خاطر شہر اقتدار کی پرپیچ گلیوں سے قریہ ہائے گلاں یعنی پشاور کا قصد کیا۔ فیض آباد کے بس اڈے میں سواریوں کی دھکم پیل سے بچ کر بس ڈرائیور کو زیادہ پیسے کا لالچ دے کر منی بس کی فرنٹ سیٹ پر جلوہ افروز ہوئے ہی تھے کہ چپس پانی بیچنے والوں نے بچی کھچی ذہنی آسودگی کو بھی منتشر کر دیا۔ پھر گداگر ایک ایک کر کے ملتجیانہ نظروں سے طالب بخشیش ہوئے۔ عجب

Read more

عثمان بزدار، وسیب اور ایک نئی امید

یہ بات نظر انداز نہیں کی جا سکتی کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ ایک غیر معمولی اور ناقابل یقین تھا ، یہی وجہ ہے کہ پہلے تو بہت سے لوگوں نے اس پر حیرت کا اظہار کیا مگر دوسرے ہی لمحے اکثریت کی یہ متفقہ رائے تھی کہ عثمان بزدار کو عارضی طور پر وزیراعلیٰ پنجاب بنایا گیا ہے ، کچھ عرصہ بعد جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی یا علیم

Read more

میانمار میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کیوں کیا؟

یکم فروری کو میانمار میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کر کے آنگ سان سوچی سمیت بہت سے وزرا اور سیاست دانوں کو گرفتار کر لیا اور ایک سال کے لئے ایمرجنسی نافذ کر دی۔ سوچی کی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی نے انتخابات میں بھاری کامیابی حاصل کی لیکن فوج نے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے حالانکہ بین الاقوامی اور ملکی مبصرین نے اسے آزادانہ اور منصفانہ قرار دیا ہے۔ میانمار میں نافذ 2008 کے

Read more

عورت اور آدھا آسمان

عظیم چینی رہنما ماؤزے تنگ نے کہا تھا کہ عورت نے آدھا آسمان اٹھا رکھا ہے۔ لگتا ہے اس خوش نصیب کی عائلی زندگی نہیں تھی ورنہ وہ آدھا آسمان نہ کہتا بلکہ یوں کہتا کہ یہ عورتیں ہی ہیں جنہوں نے سارا آسمان ہی سر پر اٹھا رکھا ہے۔ کبھی میاں کو سینگوں پہ اٹھا رکھا ہے تو کبھی بچوں پر چاند ماری، یہ بھگت لیں تو نوکروں پر گولہ باری جاری ہو جاتی ہے۔ گھر کی سیاست سے

Read more

منیر اس ملک پر آسیب کا سایہ ہے یا کیا ہے

ملک کی موجودہ سیاسی، سماجی اور معاشی صورت حال کے تناظر میں نہ جانے کیوں اداس رتوں کے پراسرار لیکن خوب صورت شاعر منیر نیازی کا یہ لازوال شعر یاد آتا ہے۔ منیر اس ملک پر آسیب کا سایہ ہے یا کیا ہے کہ حرکت تیز تر ہے اور سفر آہستہ آہستہ جانے پاک سرزمین پر آسیب کا سایہ ہے یا کیا ہے کہ تخت نشین ہونے والا ہر حکمران ملک و قوم کو بحرانوں سے باہر نکالنے کے وعدے

Read more

کراچی کی دیواریں پر دلچسپ و عجیب اشتہارات

ہر مسئلے کا توڑ ساوتری مائی! کراچی کی سڑکوں پر مختلف اقسام کی گند ہمیشہ پھیلی رہتی ہے۔ وہ گند کچرے کی شکل میں ہوتی ہے، گندے پانی یا گٹر کے پانی کی شکل میں ہوتی ہے۔ پھٹے ہوئے بینرز کی شکل میں ہوتی ہے، کھمبوں پر لٹکے تاروں کی شکل میں ہوتی ہے، سڑکوں پر موجود پان کی پیکوں کے نشانات سے عیاں ہوتی ہے یا پھر شہر کی دیواروں پر وال چاکنگ کی شکل میں ہوتی ہے۔ کراچی

Read more

گورنمنٹ کالج لاہور کی اک مستانی: زارا شاہ

کاسۂ سر میں نرگسی و مخموری چشم ایسے نظر آتے جیسے شراب میں گل نرگس تیر رہے ہوں۔ دلوں میں ترازو ہو جانے والی سرمئی نظریں۔ کجلے نین ایسے محسوس ہوتے جیسے کاجل گرا ہو۔ صندلی و کستوری رنگ۔ زیرہ سی ناک، سیاہ ریشمی گھنے مگر کترواں بال۔ کمان کی مانند کھنچے ہوئے گیسو۔ انتہائی خوش پوش۔ چھبیلی و البیلی چال۔ لیلیٰ سے عارض۔ موزوں قدوقامت۔ ناک پہ چشمہ سجائے ہوئے۔ جب دیکھو کتاب میں ڈوبی ہوئیں۔ دلکش و دامن

Read more

دیہی خوشحالی اور پائیدار ترقی کی ٹھوس بنیاد

حالیہ عرصے میں اگر چین کی کرشماتی ترقی کی بات کی جائے تو عوامی فلاح و بہبود پر مبنی پالیسیاں اقتصادی سماجی ترقی کی اساس ہیں۔ انتہائی غربت کے خاتمے سے لے کر دیہی وسائل تک، چین دیہی علاقوں میں ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ ملک کے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران دیہی ترقی کو جامع طور پر آگے بڑھانا چین کے بنیادی ترقیاتی اہداف میں سے ایک ہے، اسی بنیاد پر اہم

Read more

ایک پرانا دوست

میرا دوست بھگوان آج کل تہہ خانے میں رہتا ہے۔ یہ کسی کو پتہ نہیں کہ وہ خود تہہ خانے میں رہتا ہے یا کسی نے اسے وہاں رہنے پر مجبور کیا ہے۔ آپ نہیں جانتے ہوں گے کہ بھگوان کون ہے۔ میں آپ کو اس کے بارے میں بتاتا ہوں۔ بھگوان میرا دوست ہے۔ میں جب سوچنے کے قابل ہوا تو بھگوان پیدا ہو چکا تھا۔ اس حساب سے وہ میرا ہم عمر ہے۔ ہم نے لمبا عرصہ ساتھ

Read more

توجہ کے طلب گار لوگوں کا المیہ

پرانے زمانے میں اکثر بیویاں اپنے خاوند حضرات کی توجہ حاصل کرنے کے لیے سر پر پٹی باندھ لیتی تھیں تاکہ میاں انھیں تسلی کے دو لفظ ہی بول دے۔ آج کل کے دور میں بھی ہمارے اردگرد بے شمار ایسی مثالیں موجود ہیں۔ ایک چھوٹا سا بچہ اپنی مصروف ماں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے روتا ہے تاکہ ماں اسے گود میں لے، بہلائے اور پیار کرے۔ کچھ ایسی ہی صورتحال ہمیں اپنے معاشرے اور قومی منظرنامے پر بھی نظر آتی ہے۔

Read more

کیا مفکروں کے خواب سراب ہوتے ہیں؟

جس طرح پچھلے چند کچھ روز میں شاعر و مفکر اقبال کی شخصیت کو متنازع بنایا گیا ہے اور طرح طرح کی لفاظی کی گئی ہے ”جیسا خواب ویسا مجسمہ“ یہ دراصل ہم سب کا اقبال سے نا آشنائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اقبال کی زیادہ تر شاعری سے مصنف خود اختلاف رکھتا ہے لیکن ایک قد آور شاعر و مفکر کے بارے میں ایسے خیالات سمجھ سے بالاتر ہیں۔ کارل مارکس کے نظریات سے یورپ کا ایک بڑا

Read more

محمد ابراہیم کنبھر: کلال سے سائیں تک

کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ ایک غریب کلال ایوب کے گھر میں جنم لینے والے محمد ابراہیم ایک دن ہمارے شہر کی پہچان بن جائیں گے، کھپرو کون سا شہر؟ وہ جہاں محمد ابراہیم کنبھر رہتے ہیں۔ کھپرو تعلقہ کے ایک چھوٹے سے گمنام گاؤں پپراتلی میں جنم لینے والے محمد ابراہیم کنبھر محنت کرتے کراچی ڈویژن کے محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر بن گئے۔ لیکن ایاز کی طرح انہوں نے اپنی مٹی اور اصل کو نہیں بھلایا۔ یہی

Read more

نریندر مودی اور تاریخ کا سبق

ہزاروں کسان اور مزدور دعوت عام میں شرکت کے لئے ملک کے تمام کونوں سے سفر کر کے وہاں پہنچے تھے۔ آج وہاں آنے والے عوام کو حکومت کی طرف سے مفت کھانا اور تحائف دیے جانے تھے۔ میدان میں تل دھرنے کی جگہ بھی نہ تھی۔ اچانک شور اٹھا اور بھگدڑ مچی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے میدان کو لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس کے چند سو اہلکار لوگوں کا نظم و ضبط برقرار رکھنے میں مکمل ناکام

Read more

جنرل میکارتھر اور ایمل کانسی کا طریق جنگ

جنگ عظیم دوم میں ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم گرائے گئے جس سے لاکھوں لوگ لقمۂ اجل بن گئے۔  یہ حملے اتنے شدید تھے کہ چاپانیوں نے ہتھیار پھینک دیے کیونکہ ان کی کمر ٹوٹ چکی تھی۔ اتحادیوں نے چاپان کو جنرل ڈگلس میکارتھر کے حوالے کر دیا۔ جنرل میکارتھر ایک زیرک انسان تھے، انہوں نے جاپانی قوم پر دلچسپ دستاویزات تیار کیں جس میں انہوں نے کہا کے جاپانیوں میں خودکشی کا رجحان پایا جاتا ہے اور ہیروشیما

Read more

متحیر اقبالؔ کا مجسمہ

گلشن اقبال پارک لاہور میں استادہ اقبالی مجسمے پر لوگ ہزار پھبتیاں کس لیں لیکن بہرحال یہ علامہ محمد اقبال ہی کا مجسمہ ہے، سو فی صد اقبال کا۔ البتہ اتنی بات ضرور ہے کہ یہ ”مفکر اقبال“ کا نہیں بلکہ ایک ”متحیر اقبال“ کا مجسمہ ہے۔ بچپن سے ہم جس علامہ اقبال کی تصاویر کتابوں میں دیکھتے آئے ہیں ، وہ ایک ”مفکر اقبال“ ہوا کرتا تھا۔ ان تصاویر میں بیشک علامہ صاحب کے دائیں ہاتھ میں قلم ہوا

Read more

کراچی کوئٹہ چمن روڈ پر ڈر کا سفر

پاکستان بھر کے لوگوں کی بلوچستان کے اہم مسئلے کی جانب توجہ مبذول کرانا ضروری ہے۔ ’بلوچستان کو ڈبل روڈ دو‘ کے سلوگن کے تحت کراچی کوئٹہ چمن روڈ پر آئے روز پیش آنے والے حادثات کا سدباب کرنے کیے حکومت کو متوجہ کرنا مقصود ہے۔ لوگوں تک اس خونی سڑک کے بارے میں جو خبریں پہنچ سکی ہیں، اس میں الیکٹرانک میڈیا کا خاص کردار نہیں کیونکہ وہ فی الحال گوادر کے اسٹیڈیم کی پذیرائی میں مشغول ہے، میڈیا

Read more

اخلاقی اقدار میں گراوٹ اور عوامل کا تعین

حسن خلق یا اخلاق وہ معاشرتی قدر یا پیمانہ ہے جس سے ہم کسی بھی معاشرے کے حسن و قبح کو ماپ کر اس کے متعلق کوئی رائے قائم کرتے ہیں۔ اور یہی وہ قدر ہے جو کسی بھی قوم، معاشرے یا ملک کی دنیا میں پہچان بنتی ہے۔ یہی وہ صفت ہے جس کو مؤرخ تاریخ میں محفوظ کر کے، بعد میں آنے والوں کے لئے تعارف کے واسطے چھوڑ کر جاتا ہے۔ اخلاقی اقدار کی بنیاد کن پہلوؤں

Read more

یوم یکجہتی اور تنازعہ کشمیر واقعات کی روشنی میں

5 فروری کا دن کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی کے طور پر پاکستان میں ہر سال منایا جاتا ہے اور یہ سلسلہ 30 سالوں سے جاری ہے ، مسئلہ کشمیر کو 72 سال ہو چکے۔ اس ضمن میں ہر حکومت قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاس میں متفقہ طور پر قراردادوں کے ذریعے اپنا واضح پیغام بھی دیتی آئی ہے۔ لیکن ان قراردادوں کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے۔ 5 فروری 2021ء کو مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر قانون

Read more

کشمیر کی پکار

جس طرح پانی کے حیات آفریں قطرے، چمنستانوں کی آبیاری کر کے ان کو سیراب و شاداب کرتے ہیں اور پھر اشجار چمن اپنی گل فشانیوں کے ذریعے سے سامان بہاراں کا سبب بنتے ہیں، اسی طرح وہ مظلوم بندگان خدا، جو کسی عظیم اور اعلیٰ مقصد کی خاطر اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر شہادت کا رتبہ حاصل کرتے ہیں وہ نہ صرف خود کامیاب و کامران ہوتے ہیں بلکہ اپنی قوم اور نسل کی مستقل بقا و استحکام

Read more

آر پار کے بازی گروں کا کھیل

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان محاذ آرائی اور کشمکش کی ایک طویل داستان ہے، ہمارے جمہوری مزاج میں تحمل، برداشت اور رواداری کی کوئی بھی قابل ذکر اور قابل تقلید مثال نظر نہیں آتی، اپوزیشن جماعتوں نے جب بھی احتجاج کا راستہ اختیار کیا اور حکومت گھر بھیجنے کی تحریکیں چلائیں تو نقصان جمہوریت کا ہی ہوا ہے، ملک آگے جانے کے بجائے پیچھے ہی گیا ہے، سیاسی قیادت اس ادراک کے لئے تیار نہیں

Read more

جنوبی پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ

ڈیرہ غازی خان کا شمار پنجاب کے ان اضلاع میں ہوتا ہے جہاں کی سیاسی شخصیات نے ملکی و صوبائی سیاست میں اہم عہدوں پر بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ جغرافیائی اعتبار سے ڈیرہ غازی خان کو قدرت نے فیاضی سے نوازا ہے۔ ضلع ڈیرہ غازی خان کے مشرق میں دریائے سندھ بہتا ہے تو مغرب میں کوہ سلیمان کا پہاڑی سلسلہ موجود ہے اور یہ پنجاب کی آخری صوبائی حد ہے ۔ اس سے آگے بلوچستان شروع ہو جاتا

Read more

گرین کافی (سبز کافی کے بیج) کے انوکھے فائدے

شاعر کہتا ہے: نیند آئی نہ رات بھی مجھ کو خواب بیٹھے رہے قطاروں میں اور ہم نیند کے شوقین تو نہیں لیکن کچھ خواب نہ دیکھیں تو گزارا نہیں ہوتا ہماری شاعری میں، ہمارے ادب میں نیند پر اور خوابوں پر بہت زیادہ زور دیا گیا ہے۔ آپ خواب دیکھیں نہ دیکھیں لیکن ہماری میڈیکل سائنس میں بھی ہر بالغ مرد و و عورت کو چوبیس گھنٹوں میں کم از کم آٹھ گھنٹوں کی نیند تو لینی ہی چاہیے۔

Read more

شکریہ جناب گورنر پنجاب

موجودہ کووڈ کی دوسری لہر کا ابھی زور نہیں ٹوٹ رہا. ان حالات میں صف اول کے سپاہیوں کو پہلے سے زیادہ حکومتی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت وقت کی تمام تر توانائیاں اس میں صرف ہو رہی ہیں۔ ویکسین کا آغاز گھٹن کی اس فضا میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ اس مشکل صورت حال میں اعلیٰ حکام اپنی حد تک کوشاں رہے۔ مگر جو مثال گورنر پنجاب چوہدری محمد

Read more

لگے کی آگ تو آئیں گے گھر کئی زد میں

انسان کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرما دیا ہے کہ اس کو کھنکھناتی مٹی سے پیدا کیا ہے ، اسی طرح جنوں کے متعلق بھی فرمان ہے کہ آگ سے اور لو کے تھپیڑوں سے پیدا کیے گئے ہیں۔ دنیا میں جتنی بھی مخلوقات ہیں ان کی پیدائش کسی نہ کسی خمیر کے نتیجے میں ہی وجود میں آتی ہے۔ کہیں بھی کوئی غلاظت پڑی ہو، کوئی جانور ہلاک ہو جائے، انسان مر جائے یا انسانوں کے بنائے ہوئے گٹر

Read more

اعلیٰ عہدوں والے معصوم لوگ

کبھی کبھی اگر بیٹھ کے سوچوں تو یوں لگتا ہے کہ اسلام آباد کا شہر شاید چند لوگوں کی ملکیت ہے جن کا سکہ ہر جگہ چلتا ہے۔ یہ شہر جو فطرت کی خوبصورتی سے مالامال ہے یہاں غریبوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ایک دن پہلے اپنی یونیورسٹی فیس بک پیج پر ایک کولیگ رضا حسن فاروق جو شعر و شاعری کا ذوق بھی رکھتے ہیں ، ان کا ایک شعر ملاحظہ کیا جو کہ موجودہ صورتحال کی

Read more

غچہ دینے والا صاحب کمال اور سادہ لوگ

ایک شخص کو یہ کمال حاصل تھا کہ وہ کبھی بھی کسی کو بھی کوئی چیز بیچ سکتا ہے، کچھ بھی کر سکتا ہے۔ اور جو وہ کرتا ہے وہ کسی کارنامے سے کم نہیں ہوتا۔ وہ اپنی چرب زبانی سے غچے دینے کا ماہر تھا جہاں کام دکھانا ہو، مستقل مزاجی سے اس جگہ کی منصوبہ بندی کرتا۔ پھر مجال ہے کہیں چوک جائے۔ یہ کمال اسے ورثے میں ملا تھا۔ جو اس کے پچھلوں نے طاقت، دھونس زور

Read more

ای کامرس کی تاریخ اور انسداد غربت میں اس کا کردار

آن لائن شاپنگ کا آغاز 1979 ء میں برطانیہ کے کاروباری شخص مائیکل ایلڈرک نے کیا تھا۔ ایلڈرک ترمیم شدہ گھریلو ٹیلی ویژن کو ٹیلیفون لائن کے ذریعہ ملٹی یوزر ٹرانزیکشن پروسیسنگ کمپیوٹر سے جوڑنے کے قابل تھا بعد میں یہ برطانیہ، آئرلینڈ اور سپین میں بھی فروخت ہوئے۔ اس نظام کی مارکیٹنگ 1980 ء میں کی گئی تھی اور اسے اس وقت بزنس ٹو بزنس سسٹم (بی ٹو بی) کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ 1960 ء میں الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج (ای ڈی آئی) کی ترقی نے الیکٹرانک تجارت کی راہ ہموار کر دی تھی۔ ای ڈی آئی نے ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر میں ڈیٹا منتقلی کی سہولت دے کر روایتی میلنگ اور دستاویزات کی فیکسنگ کی جگہ لے لی تھی۔

Read more

وطن عزیز میں گزشتہ دنوں ہونے والے دو واقعات

پہلے واقعے میں اسلام آباد میں معروف سیاستدان اور وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق کی گاڑی سے ٹکرانے والی ایک گاڑی میں سوار مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے چار نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق محترمہ کشمالہ کی گاڑی میں سوار لوگ محفوظ رہے جبکہ ان کی گاڑی ایک اور گاڑی اور موٹر سائیکل سے بھی ٹکرائی۔ وفاقی محتسب کی ریلیز کردہ ویڈیو بیان کے مطابق ان کا ڈرائیور گاڑی چلا رہا تھا اور دونوں گاڑیوں کی تیز رفتاری کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

Read more

شالا جوڑی سلامت رہوی

ہمارے سماج میں کچھ باتیں ایسی شاندار ہیں جو شاید کسی اور سماج کو نصیب نہیں، ہمیں اپنے آپ کو خوش قسمت تصور کرنا چاہیے کہ ہم ایک ایسے سماج کا حصہ ہیں جہاں سب سے زیادہ کھیل انسانی نفسیات اور جذبات کے ساتھ کھیلا جاتا ہے۔ کھیلنے والا اپنا ہو یا پرایا، اس سے فرق نہیں پڑتا بلکہ معاملہ کھیل اور کھیل سے حاصل ہونے والے فائدے کے اردگرد گھومتا ہے۔ عام طور پر ہم فقیروں کو سماج میں

Read more

سلطنت سیاست کے مشہور شہر اور مقامات

سلطنت سیاست کے چند مشہور شہروں کا تعارف ذیل میں ہے۔

ٹیکس لا

تیزی سے پھیلتا شہر ”ٹیکس لا، مارشل لا سے بھی ڈراؤنی اصطلاح بن کر ابھرا ہے۔ اس شہر میں لوگوں پہ ٹیکس لاگو کرنے، خون نچوڑنے اور ٹیکس زنی کے جدید ترین ذرائع دریافت کیے جاتے ہیں تاہم ان ٹیکسوں کا غریبوں پر کوئی بوجھ نہیں پڑتا۔ ایف بی آر اس شہر کا مرکزی خون آشام چوک ہے۔ ٹیکس دو قسم کے ہیں۔ بلا واسطہ اور بالواسطہ۔

Read more

تحریک آزادی کشمیر اور روح کلام اقبال

آج وہ کشمیر ہے محکوم و مجبور و فقیر کل جسے اہل نظر کہتے تھے ایران صغیر کہہ رہا ہے داستاں بیدردی ایام کی کوہ کے دامن میں وہ غم خانۂ دہقان پیر اگر ہم تاریخ کے اوراق پر نگاہ دوڑائیں تو معلوم ہوتا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کی ابتدا تو اسی وقت ہو گئی جب ڈوگرہ خاندان کے مطلق العنان مہاراجوں کی حکمرانی کے باعث کرۂ ارض پر یہ جنت نظیر خطہ ظلم و ستم کی تاریک گھٹاوٴں

Read more

چھاتی کے کینسر کے بارے میں آگاہی کی ضرورت

کل دنیا میں کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا۔ پاکستان میں چھاتی کے کینسر کی شرح بہت زیادہ ہے۔ 2020 میں سامنے آنے والے کیسز میں چھاتی کے کیسز کی شرح 14.5 فیصد ہے یعنی 17 لاکھ کینسر کے مریضوں میں سے 26 ہزار کیسز چھاتی کے کینسر کے ہیں۔ چھاتی کے کینسر کے کئی اسباب ہیں لیکن ہارمون کی غیر متوازن پیدائش، کاربوہائیڈریٹس کا زیادہ استعمال اور پلاسٹک کے ذروں کا خوراک میں شامل ہو کر جسم

Read more

زبردستی کی مختلف شکلیں

ہمارے ہاں پچھلے کچھ عرصے سے زبردستی کا لفظ اس قدر زبان زد عام ہے کہ اب اجنبیت نہیں رہی۔ جہاں کہیں بھی اس کا ذکر ہو تو یہ مانوس مانوس سا لگتا ہے، چاہے وہ ذرائع ابلاغ ہوں یا روزمرہ کی گفتگو۔ ایسا محسوس ہوتا جیسے ہمارا اور اس لفظ کا جنم جنم کا ساتھ ہے۔ لیکن رکیے! آپ زبردستی کو صرف ایک لفظ مت گردانیے ، یہ ایک رویہ ہے جو صدیوں سے ہمارے ہاں پنپ رہا ہے

Read more

کینسر کہانی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے ۔ اگرچہ آج سے پہلے میرے لیے 4 فروری کا دن چپکے سے گزر جاتا تھا۔ مگر ابو کے جانے کے بعد ابو سے جڑی ”کینسر کہانی“ میں روز دھراتا ہوں۔ مجھے یاد ہے کے جب ہم کوئی کام جلدی میں کرتے تو ابو کہا کرتے تھے، بھلا جلدی کس چیز کی ہے؟ پر خود ”گاڈ میڈ“ کو اپنے ”گاڈ“ کے پاس جانے کی اتنی جلدی

Read more

برصغیر میں اردو صحافت کا آغاز: چند جھلکیاں

ہندوستان میں اردو کی مطبوعہ صحافت کا آغاز اس بحرانی دور میں ہوا جب پورا ملک سماجی اور تہذیبی بدلاؤ سے گزر رہا تھا۔ انگریزوں کا اقتدار مستحکم ہو گیا تھا اور وہ اپنی تہذیب اور روایات کو نافذ کرنے کے درپے تھے۔ اس کشیدہ صورت حال میں اردو اخبارات نے مختلف حصوں میں اپنے بال و پر نکالنے شروع کیے۔ کہیں انہوں نے حکومت سے مقابلہ کیا تو کہیں اس کی ہمنوائی کی۔ اردو کے ان اخبارات کا موضوعاتی

Read more

میں بھی کوئی گل ہوں کہ خاموش رہوں

تاریخی مقامات اور شاعر مشرق علامہ اقبال سے عقیدت رکھنے والے لوگوں کے لئے گریٹر اقبال پارک نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ بادشاہی مسجد، گریٹر اقبال پارک، مزار اقبال اور شاہی قلعہ سب ایک ہی مقام پر دیکھ کہ کچھ لمحوں کے لئے تو انسان کہیں ماضی کے دریچوں میں کھو جاتا ہے۔ اب جس مقام پر ماضی کا اتنا قیمتی سرمایہ موجود ہو اس مقام کی دیکھ بھال کے لئے کچھ شخصیات کو لازما نامزد کیا جاتا ہے جن

Read more

جو ہم آپس میں لڑتے ہیں

یوں تو یک جہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منا یا جاتا ہے لیکن اس سال ایک دن قبل یعنی رواں ماہ کی 4 تاریخ کو اس ”یکجہتی“ کا ٹریلر پاکستان کی قومی اسمبلی میں چلا کر پوری دنیا کو یہ بتایا گیا کہ ہم از خود کتنے متحد ہیں۔ قومی اسمبلی میں کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی اور انھیں یہ یقین دلانے کے لئے کہ ہم سب ان کی ہر جد و جہد، ہر غم اور ہر کرب

Read more

روداد سفر حجاز

12 ذی الحج کو میرا بھائی شہزاد جو ریاض سے حج کرنے آیا ہوا تھا اور اس کا خیمہ اور مکتب ہمارے خیمے سے کافی دور تھا، وہ آ گیا کہ میں باجی کو ویل چئیر پر رمی کروا دیتا ہوں مگر میں نے محسوس کیا کہ اگر آہستہ آہستہ چلیں تو میں پیدل چل سکتی ہوں۔ ہم چاروں یعنی ہم دونوں بہنیں، ہمارا بھائی اور میرا بیٹا، آہستہ روی سے رمی کرنے گئے، شہزاد ہمیں اوپر والی منزل پر

Read more

جھوٹ کی سوداگری کب تک!

وزیر اعظم پاکستان عمران خان پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سیز فائر لائن کے قریبی ضلع کوٹلی کا دورہ کریں گے اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب فرمائیں گے۔ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے دن، بھارت اور دنیا کی نظریں پاکستان کے عوام کی والہانہ محبت، سچے جذبوں اور حکمرانوں کی کشمیر بارے طفل تسلیوں پر لگی ہوئی ہیں۔ قاضی حسین احمد مرحوم، اللہ انہیں غریق رحمت کرے

Read more

مجسمہ بنانے پر عوامی رویہ: حوصلہ شکن لوگ

مولانا رومی کی ایک حکایت ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام ایک دن جنگل جا رہے تھے کہ انھوں نے ایک چرواہے کی آواز سنی۔ وہ اونچی اونچی آواز میں کہہ رہا تھا ”اے میرے جان سے پیارے خدا! تو کہاں ہے۔ ؟ میرے پاس آ میں تیرے سر میں کنگھی کروں، جوئیں چنوں، تیرا لباس میلا ہو گیا ہے تو دھوؤں، تیرے موزے پھٹ گئے ہوں تو وہ بھی سیؤں، تجھے تازہ تازہ دودھ پلاؤں، تو بیمار ہو جائے تو

Read more

یوم یکجہتی کشمیر اور ہم

جانے کیوں دبائی جا رہی ہے کشمیر کی آواز میں پوچھتا ہوں کہاں اٹھائی جا رہی ہے کشمیر کی آواز طارق، ایوبی اور قاسم کو یاد کرو ہم سے کیوں بھلائی جا رہی ہے کشمیر کی آواز آگے بڑھو ساتھ دو سرفروشوں کا جاؤ وہاں جہاں لگائی جا رہی ہے کشمیر کی آواز سید یوسف نسیم کہتے ہیں کہ پاکستان میں اس دن کو منانے کا تعلق انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سنہ 1990 ء میں شروع ہونے والی

Read more

پی ڈی ایم اتحاد کے یوٹرن

پاکستان ڈیموکریٹک مومینٹ نام سے تشکیل دیا گیا سیاسی اتحاد، جس میں ملک کی بڑی بڑی سیاسی جماعتیں شامل تھیں، ان کا لیا گیا یو ٹرن پہ یوٹرن اب صاف دکھائی دینے لگا ہے۔ یو ٹرن لینے کے حوالے سے مشہور تو موجودہ وزیراعظم عمران خان تھے، پر ان پہ کڑی تنقید کرنے والے، جس طرح اس کے نقش قدم پہ اپنے رستہ بنا رہے ہیں، اور یو ٹرن پہ یو ٹرن لیے جا رہے ہیں، یہ ہمیں توقع نہ

Read more

05 فروری: کشمیریوں کے ساتھ یوم تجدید عہد وفا

میرے وطن تیری جنت میں آئیں گے اک دن ستم شعار سے تجھ کو چھڑائیں گے اک دن پاکستان اور آزاد کشمیر سمیت پوری دنیا میں 05 فروری کا دن یوم یکجہتی کشمیر اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی دلیرانہ جدوجہد کا قانونی، آئینی اور ہر اخلاقی سطح پر ساتھ دیا جائے گا۔ مقبوضہ وادی کشمیر، جموں و لداخ کا تنازع جارحیت پسند بھارت کے ساتھ سات دہائیوں سے مشتمل ہے،

Read more

ابن آدم اور طمع

سورج کی چندھیا دینے والی کرنیں بدن میں آگ لگا رہی تھیں۔ چلتے چلتے سانس پھولنے لگی تو رحمان چاچا اور ننھے یاور نے کچھ دیر سستانے کا فیصلہ کیا اور پگڈنڈی کے سامنے لگے درخت کے جانب چل دیے۔ اس درخت سے بہت سی تلخ یادیں منسوب تھیں۔ جگر چھلنی کر دینے والا واقعہ ان کی آنکھوں میں کسی بلیک اینڈ وائٹ فلم کی طرح گھوم رہا تھا۔ نگاہ اٹھا کے درخت کو دیکھا جو تمکنت سے آج بھی

Read more

تعلیمی مسائل اور طلبا تنظیموں کی بحالی

ابھی حال میں، میرا حال، فی الحال نہ پوچھو کہا جاتا ہے کہ نوجوان کسی بھی ملک و قوم کا بہترین سرمایہ ہوتے ہیں۔ نیز نوجوانوں کی تعلیم و تربیت جتنے اچھے اور معیاری ماحول میں ہو گی مستقبل اتنا ہی شاندار ہو گا۔ انسانی فطرت ہے کہ وہ جس ماحول میں پروان چڑھتا ہے ، اس ماحول میں ہونے والے کچھ عمل اس کی فطرت کا حصہ بن جاتے ہیں۔ ایسے ہی نوجوان نسل آج اپنے اداروں، اور افسران

Read more

ہر شخص پریشان سا کیوں ہے؟

چاروں اور پریشانی اور افراتفری کا راج ہی نظر آتا ہے۔ فضاؤں میں اداسی ہے جیسے اب یہ دنیا بزم طرب نہ رہی بلکہ غم کدہ بن گئی ہے۔ سکون ہم سے کوسوں دور ہو گیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ زندگی صرف پریشانیوں، مصیبتوں، آزمائشوں اور غموں سے نبرد آزما ہونے کا نام ہے۔ یہ ایک شخص کا قصہ نہیں کہ جس کا چین و سکون غارت ہوا ہے بلکہ جس شخص کو بھی دیکھیے دیوانہ اور مجنوں بنا

Read more

کراچی والو! اب کوئی نیا مسیحا تلاشو

وطن عزیز ہمیشہ نازک دور سے گزرتا رہا ہے۔ مگر اب ایک عجیب ہی راہ پر گامزن ہے۔ عوام سے لے کر حکمران تک ہر شخص تذبذب کی کیفیت میں مبتلا ہے۔ کسی کو نہیں پتا منزل کہاں ہے۔ راستوں کا تعین نہیں ہے۔ بس سفر ہی سفر ہے۔ ہو سکتا ہے انگریزی کے (Suffer) کو سفر سمجھ لیا گیا ہو۔ حقیقت یہی ہے کہ ہم ایک ایسی منزل کی جانب سے رواں دواں ہے جس کا نشان کسی کو

Read more

مریض کو پوچھنے والے

مرنے کے لئے تو سب ہر وقت تیار رہتے ہیں لیکن جب کوئی بیمار ہو جائے تو وہ زندگی میں توسیع کے لئے اس حد تک بھی چلا جاتا جس حد تک تحریک انصاف خاص توسیع کیس میں چلی گئی تھی۔ موت اور مریض کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ م سے شروع ہوتے ہیں اور سانس دبوچ لینے پر ختم ہوتے ہیں۔ مریض بننا ایسا ہی ہے کہ موت کی طرف پہلا اور آخری قدم اٹھانا یوں ہی سمجھ

Read more

اریجیت سنگھ کی کہانی

آج کی تحریر بالی وڈ کے ایک ایسے با صلاحیت سنگر کے بارے میں ہے جس نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں ایک منفرد شناخت بنالی ہے۔ اس وقت وہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں ہر موسیقار کی نمبر ون چوائس ہیں۔ بالی ووڈ کی ہر فلم میں ان کے گانے ہوتے ہیں۔ جس شخصیت کی ہم کہانی سنانے جا رہے ہیں اس نے اس مقام تک پہنچنے کے لئے انتھک محنت کی۔ جی ہاں آج ہم بات کر رہے

Read more

کمیونٹی پولیسنگ، شفافیت اور احتساب

اسلام آباد میں پولیس کے ہا تھوں اسامہ ندیم کی ہلاکت ہو یا ڈولفن اہلکاروں کے ہاتھوں عام شہریوں کی درگت اور بے عزتی کا معاملہ، میں نے ہمیشہ یہ سوچا ہے کہ پولیس کے جوان اس معاملے میں اس لئے حق بجانب ہوتے ہیں کہ وہ چوبیس گھنٹے اپنے فرائض سر انجام دینے، اپنی ڈیوٹی سے اکتاہٹ اور گھر سے دوری کی بنا پر بد اخلاق ہو جاتے ہیں لیکن اخبار کی شہ سرخیوں پر جیسے ہی نظر پڑتی

Read more

نہ نو من تیل ہو گا نہ رادھا ناچے گی

حزب اختلاف ابھی تک وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ نہیں دلوا سکی کہ اکتیس جنوری گزر چکی ہے۔ اب وہ شاید خود استعفے دے اور لانگ مارچ کرے کہ اس سے پریشان ہو کر عمران خان اقتدار سے الگ ہو جائیں یوں ان پر احتساب کی لٹکتی تلوار ہٹ جائے۔ پھر وہ کسی نہ کسی طرح نئے انتخابات کروا کر حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہو جائے مگر ایسا ہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا کیونکہ وہ اپنا اتحاد (پی

Read more

یوم یکجہتی کشمیر یا یوم نمائش؟

تین دہائیوں سے پاکستان سرکاری سطح پر ہر سال 5 فروری کو کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی مناتاآ رہا ہے۔ اس دن پاکستان میں سرکاری سطح پر چھٹی ہوتی ہے۔ مہنگے ہوٹلوں میں تقریبات، ضیافتیں اور نمائشی ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔ آزاد کشمیر اور جموں کشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی اگر منانی چاہیے تو اس دن کا انتخاب کیا جانا چاہیے جس دن تحریک آزادی کشمیر کے بانی مقبول بٹ کو

Read more

مہنگائی اور حکومت کی چالیں

حکومت نے اس مہینے پانچ بار پیٹرول کی قیمتیں بڑھائی ہیں۔ عمران خان اور ان کے ساتھی جواز یہ پیش کر رہے ہیں کہ گزشتہ حکومت نے قرضے ہی اتنے زیادہ لیے ہوئے ہیں کہ ان کی ادائیگیوں کے لئے تیل کی قیمتیں بڑھانی پڑ رہی ہیں۔ دوسری جانب حکومت اپنے ایم پی ایز اور ایم این ایز کو نوازنے کے لئے ترقیاتی فنڈز کی مد میں پچاس پچاس کروڑ روپے عنایت فرما رہی ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہو رہا ہے کہ ایک جانب تو قرضوں کی ادائیگیوں کے لیے پیسے نہیں ہیں اور دوسری جانب ترقیاتی فنڈ کے نام پر پچاس پچاس کروڑ روپوں کی خطیر رقم دینا کیا پیغام دے رہا ہے۔

Read more

کتا بنام انسان

جس طرح تم شہروں میں رہتے رہتے اکتا جاتے ہو اور سیر کے لیے جنگل کا رخ کرتے ہو ، اسی طرح کتے جنگل میں رہ رہ کر جب اکتا جاتے ہیں تو سیر کے لیے شہر کا رخ کرتے ہیں۔ بس اتنی سی بات تھی لیکن تم انسان ہو ناں، اسے بھی سیاست کی نذر کر دیا۔ اسی لیے مالک تم سے زیادہ ہم سے پیار کرتے ہیں کیونکہ ہم غیر سیاسی ہیں۔ دوسری بات یہ کہ تم انسان عرصے سے گاڑیوں میں فراٹے بھرتے پھر رہے ہو، ہماری برادری نے کبھی اعتراض کیا ہے؟ اور تو نہیں تو کم از کم اسی بات کا لحاظ کر لیا ہوتا۔

Read more

کشمیریوں کو جھوٹی تسلیوں کی ضرورت نہیں

قید ہے آج بھی جنت نظیر وادی ظلم سہہ رہی ہے شہ رگ پاکستان فروری پھر سے آیا ، اب ہر طرف پھر سے یکجہتی کہ کھوکھلے نعرے لگیں گے کہ ہم کشمیر کے ساتھ ہیں۔ ہر ایک اپنی سیاست چمکانے کے لئے تقریر کرے گا اور واپس گھر کو لوٹ جائے گا۔ کشمیر جسے جنت نظیر وادی کہا جاتا ہے ، جسے پاکستان کی شہ رگ کہا جاتا ہے ، افسوس کے ساتھ پاکستان کی وہ شہ رگ کتنے

Read more

قبضہ مافیا کی چیخ پکار

ملک کی سیاسی قیادت کا کام خدمت خلق کر کے عوام کے مسائل کم کرنا ہوتا ہے، لیکن ہمارے ہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے، یہاں پر کرائے کے مکان میں رہ کر کونسلر منتخب ہونے والے کے پانچ برس میں نہ صرف اپنے کئی گھر کرائے پر ہوتے ہیں بلکہ اس کے بینک اکاؤنٹس پیسوں سے بھرے ہوتے ہیں۔ دنیا بھر کے دیگر ممالک میں اتنی اندھیر نگری نہیں ہوتی، وہاں پر لوٹ مار ، کرپشن،  اقربا پروری دور

Read more

5 فروری۔ یوم یکجہتی کشمیر

گزشتہ تین دہائیوں سے 5 فروری کا دن کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے طور پر منایا جاریا ہے اور اس بار یہ دن ایسے موقع پر آیا ہے جب مقبوضہ کشمیر پر غاضب ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں ہزاروں کسان مودی سرکار کی زرعی اصلاحات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور تازہ زرعی اصلاحات کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ کسانوں کا یہ احتجاج گزشتہ تین ماہ سے جاری ہے تاہم اس میں شدت اس وقت آئی جب

Read more

انقلاب ناتواں ہے شاید

2018 ء کے انتخابات کے بعد جس سرعت اور شتابی کے ساتھ مولانا فضل الرحمٰن صاحب نے کل جماعتی اجلاس کا اہتمام کیا تھا، اس کی افادیت اس وقت بھی اس طرح سامنے نہ آ سکی جس جذبے سے اس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس کانفرنس میں انتخابی شکست کا نوحہ تو پڑھا گیا تھا مگر زمانہ حال اور مستقبل کے لیے مربوط حکمت عملی کے بغیر۔ پھر جس طرح یہ اتحاد وزیراعظم کے انتخاب کے موقع پر کرچی کرچی ہوا تھا وہ اپنی جگہ خود ایک المیہ تھا۔

Read more

بدلتی دنیا کی دو مقبول کہانیاں

وقت کے ہاتھوں میں زندگی کی ڈوریں تھمانے، ہواؤں کے رخ پر بہنے اور اس بہتے پانی کا حصہ بننے سے شاید وقتی طور پر آسودگی کے چند ناپائیدار لمحات میسر آ جائیں مگر مستقل کامیابی کے لیے چند دوسری حکمتیں اور تدبیریں کام آتی ہیں۔ ہمیشگی کا احساس ایک دلفریب نغمہ ہے جس کو سننے کو ہر کان بیتاب ہے مگر ہمیشگی کے حصول کے راستے پر چلنا، فی زمانہ پل صراط پر چلنے کے مترادف ہے۔ عارضی نفع

Read more

پے ٹیکس بلڈ پاکستان: ایک منفرد میگزین

گزشتہ دو، اڑھائی دہائیوں سے ڈیجیٹل میڈیا کی وجہ سے بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی شکل یکسر تبدیل ہو گئی ہے۔ ”بریکنگ نیوز“ اور ”سب سے پہلے“ خبر بریک کرنا کے معیار تبدیل ہو گیا ہے۔ صحافیوں کے کام کرنے کے انداز اور دیگر ذرائع تبدیل ہو گئے ہیں۔ یوٹیوب پر نت نئے پروگرامز کے ذریعے پیسے کمانے کی دوڑ تیز ہو گئی ہے۔ حالات حاضرہ اور سنجیدہ موضوعات کی نسبت چٹ پٹی خبروں

Read more

کشمیر پر بھارتی تسلط اور آزادی کی جدوجہد

”کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے“ کشمیریوں کی آواز پوری دنیا سے کسی بھی جگہ سے جب بھی سنائی دیتی ہے تو قائد اعظم محمد علی جناح رحمہ اللہ کے بے مثال الفاظ یاد آ جاتے ہے، کہ ”کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے“ قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ کے اس جملے کو سامنے رکھتے ہوئے ہم ہر سال 5 فروری کو کشمیری عوام سے جاری جدوجہد آزادی کے ساتھ مکمل اتحاد ویگانگت اور بھائی چارے کا عزم

Read more

افغان پارلیمنٹ میں عبوری حکومت کی گونج؟

افغان پارلیمنٹ میں عبوری حکومت کے قیام کے حوالے سے گرما گرم بحث نے سیاسی ہلچل پیدا کردی۔ کابل انتظامیہ متعدد بار عبوری حکومت کے قیام کی تجویز مسترد کرچکی ہے، تاہم بعض اراکین نے ایسے عبوری نظام کو قبول کرنے پر رضامندی بھی ظاہر کی، جس میں پارلیمان و اراکین اسمبلی کی شرکت کو قبول کرنے میں قد غن نہ ہو۔ صدر اشرف غنی نے کسی بھی قسم کی عبوری حکومت کے تصور و قیام کے امکانات کو سختی

Read more

یوم کشمیر 5 فروری۔ کشمیر سے اظہار یکجہتی

یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد بھارتی قبضے میں مقبوضہ کشمیرکے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی، ہمدردی اور انہیں یہ باور کرانا ہے کہ وہ اپنے مقاصد کے حصول میں تنہا نہیں ہیں۔ پاکستانی عوام ان کے ساتھ ہیں وہ اپنے کشمیری بھائیوں کے موقف کو دنیا کے سامنے، عالمی اداروں تک پہنچاتے رہیں گے۔ یہ دن (5 فروری) کشمیر کے ساتھ تجدید کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یوم یکجہتی

Read more

زائر حرمین۔ پارٹ ایٹ۔ بہترین لمحات

پہلا عمرہ، پہلا تجربہ تھا۔ اتنا اندازہ تو تھا کہ کچھ تھکن ہو گی لیکن اتنی شدید ہو گی، یہ اندازہ نہ تھا۔ شدید اس سینس میں کہ چلنے میں دشواری کا سامنا تھا۔ جب عمرہ کا پلان فائنلآئز ہوا تو میں نے امی سے پوچھا کہ کیا لوگ ایک دن میں ایک عمرہ کر لیتے ہوں گے؟ انہوں نے جواب دیا : ہاں۔ ہمت ہو تو کیا جا سکتا ہے۔ میں بولی : واہ، یعنی جتنے دن وہاں قیام

Read more

05 فروری:یوم یکجہتی کشمیر!

5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن پاکستان اور آزاد کشمیر میں عام تعطیل ہوتی ہے۔ یہ دن دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری اس جذبے کے ساتھ مناتے ہیں کہ مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام ’جو ہندوستان کے خلاف جد و جہد آزادی میں مصروف ہیں‘ کے ساتھ اظہار یکجہتی ہو اور اس طرح کشمیری عوام کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے۔ اس دن سرکاری اور پرائیویٹ سطح پر جلسے جلوس ’سیمینار

Read more

یمن اور پاکستان کی پولیس میں کیا مشترک ہے؟

ملک کے دارالحکومت میں ایک پرہجوم مقام پر اس کی ایک چھوٹی سی دکان تھی۔ وہ روزانہ اپنی اس چھوٹی سی دکان پر صبح سے شام تک محنت مزدوری کرتا تھا، جس کی بدولت اسے چند رقم مل جاتی تھی، جس سے وہ اپنے اہل و عیال کا پیٹ پالتا تھا۔ لیکن آج صبح اس کے لیے ایک اچھی صبح ثابت نہ ہوئی، وہ معمول کے مطابق اپنی دکان پر پہنچا، اس نے اپنی دکان کھولی تو دکھائی دینے والے

Read more

ہم فکری طور پر کرپٹ ہیں

پاکستانی قوم بحیثیت مجموعی، فکری اور ذہنی طور پر کرپٹ ہو چکی ہے۔ یقیناً سب نہیں لیکن اکثریت فکری طور پر بانجھ ہو چکی ہیں۔ معاشرتی اقدار آہستہ آہستہ معدوم ہو رہی ہیں اور کچھ زاویوں سے تو ہو بھی گئی ہیں۔ چالاکی تو کمال کی ہے مگر عقل مندی سے کوئی تعلق نہیں، ایک سے بڑھ کر ایک جگاڑ کا سامان ہے مگر محنت سے عاری نظر آتے ہیں۔ ہمیں اپنی برائیوں اور غلطیوں کا صرف گمان ہے اور

Read more

تین پارٹیاں تین دکانیں

یہ سب باتیں آپ اور ہم سب روزانہ کی بنیاد پر کسی نہ کسی چائے خانے پر، سستے مہنگے ہوٹل پر، گلی محلوں اور سربازار سن رہے ہوتے ہیں، اسی طرح اپنی اپنی باریاں لے کر اپوزیشن کا کردار ادا کرنے والی پارٹیوں کے کارکنان بھی اسی جوش و خروش سے ہر سیاسی بحث میں حصہ لینا اور تنقید برائے تنقید کرنا اولین فرض سمجھتے ہیں، ہمیں تو یہ سمجھ نہیں آتی کہ ملک کے ہر گلی محلے، اداروں اور بازاروں میں اس قدر مہان پالیسی میکرز موجود ہیں تو انہیں حکومت سازی میں شامل کیوں نہیں کیا جاتا اور فیصلے لینے والے وزرا اتنی عقل کیوں نہیں رکھتے جتنی سیاسی پارٹیوں کے کارکن سمجھ بوجھ رکھتے ہیں ۔ اگر ہمارے ملک کا ہر شہری اس قدر سمجھ دار ہے تو یہ ملک ترقی کی منازل تیزی سے طے کرنے کی بجائے تنزلی کی جانب کیوں گامزن ہے۔

Read more

جذام کا عالمی دن: علامات، تشخیص اور علاج

جب سے حضرت انسان نے اس دنیا میں اپنا قدم رکھا۔ یعنی زمین پر انسان نے اپنا ڈیرہ لگایا۔ تب سے ہی مشکلات، بیماریاں، مصائب، خوشیاں، کامیابیاں، بھلائیاں انسانی زندگی کا حصہ رہی ہیں۔ اللہ پاک اپنے بندوں کی آزمائش کرتا ہے۔ اللہ پاک جن بندوں کا امتحان لیتا ہے ، اگر وہ اس میں کامیاب ہوں تو بہترین اجر عطا فرماتا ہے، اور جو اس آزمائش پر پورا اتریں۔ اللہ کی جانب سے انہیں نوازا جاتا ہے۔ کئی دفعہ

Read more

حامد ڈار: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا نیرِ تاباں

اگر اس آفرینش میں محبت، عشق، جنوں اور وفاداری کا کوئی روپ ہوتا تو وہ آپ ہوتے، اگر وفاداری کا کوئی بحر، جنوں کی کوئی حکایت اور عشق کا کوئی حسن ہوتا تو وہ آپ ہوتے، اگر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا کوئی نیر، نیر تاباں ہوتا تو بے شک و شبہ وہ حامد ڈار صاحب ہوتے۔ چھریرا بدن، درمیانہ قد، روشن آنکھیں، ڈھلکی ہوئی پلکیں، بید مجنوں کی مانند لرزاں بدن، جھری دار چہرہ، چوڑی پیشانی، انتہائی پاٹ دار آواز،

Read more

چین کا عالمی ویکسین تعاون

عالمی سطح پر وبائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 103 ملین کی خطرناک حد پار کر چکی ہے جبکہ 2.23 ملین سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔ تاہم یہ بات خوش آئند ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مسلسل تین ہفتوں سے دنیا میں نئے متاثرہ افراد کی شرح میں کمی آئی ہے۔ دنیا بھر میں وبا کے شکار 57 ملین سے زائد افراد اب تک صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈاہانوم گیبریسس نے حالیہ دنوں کہا کہ اگرچہ عالمی سطح پر نئے کیسز کی تعداد میں کمی ضرور واقع ہوئی ہے مگر بدستور ایسے ممالک موجود ہیں جہاں مریضوں کی تعداد میں اضافے کا رجحان ہے لہٰذا احتیاطی تدابیر اور انسدادی اقدامات پر عمل پیرا رہنا لازم ہے۔

Read more

کرونا ویکسین، خدشات اور جہالت

کوویڈ 19 کی دوسری لہر پوری شدت سی جاری ہے، جس سے ہونے والی ہلاکتوں نے عالمی بحران کی شکل اختیار کر لی ہے۔ ہسپتالوں میں مزید مریضوں کے داخلے کی گنجائش نہیں رہی اور علاج کی سہولتیں ناکافی ہوتی جا رہی ہیں۔ برطانیہ میں اس موذی مرض سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں مجموعی طور پر ایمرجنسی نافذ ہے اور ہسپتالوں میں دیگر بیماریوں کے علاج

Read more

گوہرِ نایاب ہم سے بچھڑ گیا

کسی کو موت سے پہلے کسی غم سے بچانا ہو حقیقت اور تھی کچھ اس کو جا کے یہ بتانا ہو ہمیشہ دیر کردیتا ہوں میں کبھی کبھار زندگی میں دیر کی بہت ہی بھاری قیمت ادا کرنی پڑتی ہے یہاں تک کہ اپنی عزیز ترین اور عظیم ترین ہستیوں کے کھو جانے کے دکھ کا بوجھ تا عمر دل پہ بھاری رہ جاتا ہے۔ ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم ایک مشہور میڈیا گروپ

Read more

کاغذ کی کشتی سے انجان نسل

بچپن بھی بڑی انمول چیز ہے۔ یہ دور انسان کی وہ قیمتی متاع ہے، جس کے کھو جانے کا غم انسان کو ہمیشہ ستاتا ہے۔ انسان کتنے ہی بلند مقام و مرتبے یا کسی بھی عمر کو پہنچ جائے، لیکن ضرور کبھی کبھار مٹی میں کھیلتے ہوئے ننگ دھڑنگ بچپن کی شرارتوں سے مزین معصوم و سہانی یادیں اس کی آنکھوں سے آنسو بن کر چھلک ہی پڑتی ہیں اور انسان ایسی وادیوں میں گم ہو جاتا ہے، جن سے

Read more

حکومت اور بیوروکریسی کا قبلہ درست ہونا ناگزیر

رسم بدلی، رواج بدلا، نئے انداز نے زمانے کا چلن بدلا۔ افراد کی تعداد پر جنگیں لڑی جاتی تھیں، ساز و سامان کی کثرت فتح و شکست کا فیصلہ کرتی تھی۔ حالات نے کروٹ لی تو ذہن کی بلند پرواز  نے سوچ کو نیا رنگ دیا اور پھر معیشت نے سب کو پچھاڑ دیا۔ اب جس ملک کی اقتصادی حالت اچھی ہے وہ ترقی کے زینے طے کرتے ہوئے دنیا میں عزت پا رہا ہے۔ اقتصادیات کی اس جنگ میں

Read more

ہم غلامی کے کس مرحلے میں ہیں؟

غلامی ایسی حالت کا نام ہے جس میں کوئی انسان دوسرے کے تابع ہو کر اس طرح سے زندگی بسر کرے کہ اس کے تمام فیصلوں کا اختیار اس کے آقا کے پاس ہو۔ غلامی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ انسان ہمیشہ دوسرے کو اپنا زیر نگیں اور غلام دیکھنا چاہتا ہے۔ تاریخ انسانی غلامی ہی کی تاریخ ہے ۔ غلامی کا آغاز لالچ، نفرت، حقارت اور دوسروں پر غلبہ پانے کے جذبات سے ہوا اور یہی جذبات آج بھی

Read more

منفی خیالات اور احساسات کو کیسے روکا جائے؟

دنیا کا ہر انسان اپنی زندگی میں بہت سے مراحل اور تجربات سے گزرتا ہے۔ بہت سے انسان ایسے بھی ہیں جو ماضی میں ایسے تلخ تجربات اور احساسات سے گزرے ہیں جنہیں وہ شیئر تک نہیں کر سکتے۔ ہر لمحے ایسے انسان ماضی کے ان منفی خیالات، احساسات اور تجربات کی وجہ سے پریشان اور دکھی رہتے ہیں۔ ہر وقت ان کے ذہن میں یہی سوال گھومتا رہتا ہے کہ ایسا ان کے ساتھ ہی کیوں ہوا؟ ایسے انسان

Read more

لفظوں کی رنگا رنگ کائنات

کسی دوست کی زبان سے مذاق مذاق میں نکلے ہوئے الفاظ بعض دفعہ گالی کی بھیانک صورت میں سامنے آتے ہیں اور کوئی حسینہ گل اندام جب تیغ بے نیام بن کر گالی دینے آتی ہیں تو وہ مذاق بن جاتا ہے۔ اول اول محبت کے نشے میں محبوبہ کی زبان سے نکلا ہوا ہر لفظ تبرک اور شفا بخش اثر رکھتا ہے لیکن جب بعد میں اسی محبوبہ سے شادی ہو جائے تو اس کے الفاظ سانپ بن کر ڈسنے لگتے ہیں۔

Read more

پرائے پروں سے اڑان کی کوشش ناکام

اسی طرح انگریزوں کے پاس شیکسپیئر اور چند رومانوی شاعروں کے علاوہ اور تھا بھی کیا؟ لیکن رات کو فرانس میں کتاب شائع ہوتی اور صبح بیٹھ کر انگریزی میں ترجمہ ہوا کرتا۔ یہی وجہ ہے کہ آج بو علی سینا عربی میں نہیں انگریزی میں ملتا ہے، پاسکل فرانسیسی میں نہیں انگریزی میں ملتا ہے، ارشمیدس ہمیں یونانی میں نہیں بلکہ انگریزی میں ملتا ہے۔ اسی طرح ہزاروں سائنسدان، فلسفی، حکیم جن کا اپنی زبان میں نام و نشان تک باقی نہیں، ہمیں انگریزی میں ملتے ہیں۔

Read more

ریاست کشمیر سے مسئلہ کشمیر تک

تقسیم برصغیر کے وقت برصغیر میں موجود تقریباً 500 سے زائد ریاستوں کو اپنا مستقبل، دو قومی نظریے کی بنیاد پر وجود میں آنے والی ریاست پاکستان یا کہ بھارت جو ایک سیکولر ریاست ہونے کا مدعی تھا، کے ساتھ الحاق کرنے کا حق تفویض کیا گیا۔ اور یہ طے پایا کہ کسی بھی ریاست کی اکثریت اگر مسلم ہے تو وہ ریاست پاکستان کا حصہ بنے گی اور اگر اکثر شہری ہندو دھرم سے ہوئے تو ایسی ریاست کا

Read more

براڈ شیٹ اسکینڈل کا معما

براڈ شیٹ ایک معمہ ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کا، الیکٹرانک میڈیا اس معمہ کو شام سات بجے سے رات بارہ بجے تک ’براڈ شیٹ اسکینڈل‘ کا ڈھول پیٹتا دکھائی دیتا ہے۔ یہ اصل میں ہے کس بیماری کا نام؟ اس نے کب کس کی گود میں جنم لیا، کس نے اسے پال پوس کر 2021ء تک پہنچایا، کس کس کو اس نے فیض پہنچایا، کس کس کا قلع قمہ کرنے کے لیے اس کو استعمال کیا گیا، ملک کا

Read more

کیاوزیر اعظم کا پاکپتن سے ”روحانی رومانس“ ضلع کے مسائل حل کر پائے گا؟

2018 کے الیکشن سے چند ماہ قبل موجودہ وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں سر راہ ایک ملاقات ہوئی۔ میرے پاکپتن سے تعلق کی بنا پر بہت خوش ہوئے اور بتایا کہ وہ اسی دن پاکپتن روانہ ہو رہے تھے اور نماز تہجد اور نماز فجر دربار حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کے احاطے کی مسجد میں ادا کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ وزیر اعظم کی باتوں سے چھلکتا تھا کہ وہ پاکپتن سے

Read more

کورونا وائرس: غیب سے انتباہی سرزنش

جنوں کا ایمان یا عقیدہ ان کی جبلت کار کی طبعی دسترس پر مبنی طبیعاتی حقیقتوں کے باعث لیا گیا ہوتا ہے، جبکہ انسان کا ایمان یا عقیدہ غیر برہنہ حقیقتوں کی معلومات پر یقین ہونے کے باعث لیا گیا ہوتا ہے۔ انسان کو زمین پر نظام حیات کی عمل داری کا منصب خلافت یا نیابت اسی لیے سونپا گیا کہ وہ غیبی ضابطۂ حیات کو ماننے اور منوانے میں اپنے عقلی یا منطقی شعور اور عقیدے یا ایمانی اختیار سے متصف ہے۔ اس لیے ضابطۂ حیات کسی دستور یا قوانین کی عمل داری سے مشروط ہو گا۔ جنوں، درندوں یا مگرمچھوں جیسی ہیبت ناک جبلتوں کی حامل قوتوں اور طاقتوں کو اس لیے خلافت ارضی کا منصب نہ دے کر منوایا گیا کہ جبلت قانون کی طاقت سے قطعی ناآشنا ہے اور اس کی بجائے محض جبلی طاقت کو قانون منوانے کی خوگر ہوتی ہے۔

Read more

آؤ سازش سازش کھیلیں

فلک پر کوئی سازش ہو رہی ہے سمندر پر ہی بارش ہو رہی ہے ہٹائے جا رہے ہیں کام کے لوگ نکموں پر نوازش ہو رہی ہے سازش، سازش اور سازش۔ صبح شام ایک ہی لفظ جو سماعتوں میں گونجتا رہتا ہے۔ ہمارے ملک میں سازش اور غداری کے اس قدر سرٹیفیکیٹ بانٹے جاتے ہیں کہ کبھی کبھی یوں گمان ہوتا ہے کہ کہیں ہمسائے کے گھر پیدا ہونے والے بچے کو بھی کسی سازش کا شاخسانہ نہ قرار دے

Read more

عمران خان اور چنگیز خان

مہنگائی اور بیروزگاری کی چکی میں پسے ہوئے عوام پر عمران حکومت نے پندرہ روز بعد ہی ایک اور پٹرول بم گرا دیا ہے، پٹرول کی قیمت 2 روپے 70 پیسے اضافے سے اب فی لٹر قیمت تقریباً 112 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 88 پیسے اضافے سے فی لٹر تقریباً 116 روپے ہو گئی ہے۔ عمران حکومت نے اڑھائی برسوں میں جتنی تباہی مچائی ہے، اتنی 72 برسوں میں نہیں ہوئی، سمندری سونامی سے لوگ بچ جاتے

Read more

لارنس آف عربیہ نے کیسے ایک عظیم الشان سلطنت کا شیرازہ بکھیرا؟

لارنس نے 1911 میں بصرہ کے ایک ہوٹل میں اپنا خفیہ ادارہ قائم کیا ، وہ مسلسل اہم معلومات راز برطانیہ منتقل کرتا۔ لارنس عربی زبان بولنے میں بھی مہارت رکھتا تھا ، اس نے اپنے مشن کو کامیاب بنانے کی غرض سے ڈرامہ کیا ، وہ بصرہ کی مسجد میں گیا اور قبول اسلام کا جعلی اعتراف کر لیا۔ اب وہ عربوں میں ایک نیک شخصیت کے طور پر مشہور ہو گیا۔ لارنس نے عربوں میں غدار سرداروں اور دیگر باغی لوگوں کو تلاش کر کے ان کو اپنے ساتھ ملا لیا۔ جو ساتھ شامل نہیں ہونا چاہتے تھے ان کو قوم پرستی کے جذبات میں الجھا کر اپنے ساتھ ملا لیا۔

Read more

خرد مندوں سے کیا پوچھوں کہ میری ابتدا کیا ہے

تخیل نے خدوخال ترتیب دیے تو جذبات نے اظہار کی اجازت چاہی۔ الفاظ نے سیاہی کا لباس پہنا تو احساسات نے بھی زندگی کی رمق کو محسوس کیا۔ آنکھ نے عکس کو محفوظ کیا تو صفحۂ دل پر بھی نشان باقی رہ گیا۔ یادوں کے بے ترتیب خاکوں سے گرد ہٹی تو مسکراہٹوں نے ان میں رنگوں کا جال بکھیرا۔ کانوں نے کسی کے قدموں کی چاپ سنی تو دل کی دھڑکن نے قدم سے قدم ملائے۔ ادھر ایک قدم اٹھا تو ادھر ایک دھڑکن پوری ہوئی۔

Read more

انسانی تہذیب کا ارتقاء

انسان نے جب اس لرزتی ہوئی زمین میں اپنا پہلا قدم رکھا تو اسی روز سے اس کے ذہنی، تہذیبی، سماجی اور معاشی ارتقاء کا سفر بھی شروع ہوا۔ آج انسان دیو مالائی ، طلسماتی اور افسانوی دنیا کے خطرناک اندھیروں کو چھوڑتا ہوا ایک سائنسی، جدید اور حقیقی دنیا میں داخل ہو چکا ہے۔

زندگی اور کائنات کے بارے میں انسان کے اعتقادات اور نظریات آج یکسر تبدیل ہو رہے ہیں۔ وہ ایک جادوئی اور افسانوی دنیا سے ایک حقیقی دنیا میں منتقل ہو رہا ہے۔ آخری برفانی زمانے کی وحشیانہ ثقافت بھی آج دم توڑ چکی ہے اور انسان ایک نئے ثقافتی اور تہذیبی ارتقاء کی طرف گامزن ہے۔ آج انسان دنیائے حیوانیت اور سفاکیت سے ترقی پا کر انسانیت کے مقام پر پہنچا ہے۔

Read more

نظام تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت

غربت کسی بھی ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ پاکستانی میں جہاں اشرافیہ مقیم ہے وہیں بڑی تعداد میں پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ ان حالات میں بہت سے کم عمر بچے غربت کی وجہ سے محنت مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ UNICEF کی ایک رپورٹ کے مطابق 17.6 % پاکستانی بچے اپنے گھروں کا چولہا جلانے کے لئے تعلیم کی قربانی دیتے ہیں۔ ایسے حالات میں حکومت کا کردار اور تعاون ناگزیر ہے۔

Read more

ریل کی سیٹی اور ادھوری کہانیاں

اب کی بار ریل سٹیشن سے روانہ ہوئی تو اب تک ایک دوسرے کو خالی نگاہوں سے دیکھنے والے اجنبی مسافر ایک دوسرے کے سامنے یوں کھلنا شروع ہو گئے جیسے کسی بوڑھے کو برسوں بعد کوئی سہارا ملا ہو۔ اب باتوں میں کچھ ایسی روانی آ چکی تھی کہ چار گھنٹے بعد اگلے سٹیشن پہ پھر سے علیحدہ ہو جانے کا احساس تقریباً مر چکا تھا اور ہر کوئی دوسرے سے یوں مخاطب تھا کہ گویا اسی در سے اس کے غم کا مداوا ہو گا۔

میں جو ہر بار کی طرح اس بار بھی ریل چلنے سے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے سٹیشن آیا تھا اور ریل کی روانگی تک پلیٹ فارم پہ بنتی مٹتی کئی کہانیوں کو ایک کرسی پہ کسی مجسمے کی مانند بیٹھا دیکھتا رہا۔ سٹیشن کے دروازے سے داخل ہوتے لوگ، کسی ایک ڈبے کی تلاش میں دو چار قدم ادھر ادھر لپکتے اور پھر کسی دوسرے ڈبے میں گھس جاتے۔ اور کبھی کبھار کسی کو رخصت کرنے کے لیے آنے والا تھکا ہارا شخص واپس سٹیشن کے دروازے سے باہر نکل جاتا۔

حسن معراج کی کتاب ”ریل کی سیٹی“ اس بار میں دوران سفر پڑھنے کے لیے اپنے ساتھ لایا تھا۔ کتاب ریل میں سوار ہزاروں کہانیاں کہنے سے تو چپ تھی مگر پٹڑی کے اردگرد بستیوں کی لازوال داستانیں اس کے اوراق میں بکھری پڑیں ہیں۔

بٹوارے کے قصے، قبلے سے متصادم سجدے، سوچوں کے مقدس رہبر، فوجوں کے فولادی لشکر، محبتوں کے پیکر، تھکے ہارے قافلے، مٹی کی محبت اور اس جیسے کئی دیگر مضمون اس کتاب کا حصہ تھے۔ ہر مضمون اوسطا تین صفوں میں سمایا مگر بات کتاب میں ہی عنوان کے تحت مکمل ہوتی اور قاری کتاب کہیں نہ کہیں مزید کا طلب گار رہ جاتا۔

یہی حال ہماری ریل کا بھی ہے، یہاں بھی کہانیاں اور وعدے ادھورے رہ جاتے ہیں۔ جو کبھی تو سیاسی ہوتے ہیں اور کچھ نامکمل رہ جانے کے بعد سیاسی بن جاتے ہیں۔ انگریز سرکار کی یہ وراثت ہمیں اتنی محترم ہے کہ آج تک بھی تقریباً ویسی ہی ہے۔ ہم نئی ٹرینیں چلانے کے وعدے ایک نئے انجن اور کئی پرانے ڈبوں سے پورے کرتے ہیں اور تین سیٹوں والی برتھ کبھی کبھی چار سے میں تقسیم کرتے ہیں مگر ریل پھر بھی جیسے تیسے چلتی رہتی ہے۔

سامنے بیٹے ظہور احمد کی کہانی بھی ابھی آدھی تھی۔ جمال بھائی نے تو بس اپنا تعارف کروایا تھا، لیکن چچا رزاق جو ابھی تک سب سے زیادہ بولے تھے اب سو چکے تھے اور تین نوجوان ہماری باتوں سے لاتعلق اپنے موبائل فون استعمال کر رہے تھے اور سفر کے آغاز سے ہی کسی اور دنیا میں مگن تھے۔ میں بند کتاب اپنی جھولی میں تھامے اب جمال اور ظہور بھائی کی باتیں سننے میں مگن تھا کہ اتنے میں ریل کی سیٹی بجی، یہ راولپنڈی کا چکلالہ سٹیشن تھا جہاں میں نے تو اترنا تھا مگر یہاں سے حسن معراج کی ”ریل کی سیٹی“ کا آغاز ہونا تھا۔

Read more

عمران خان کی عوامی رابطہ مہم: کیا پاکستان میں یہ پہلی بار ہونے جا رہا ہے اور کیا ٹیلیفون پر عوام سے رابطہ موثر ثابت ہوتا ہے؟

وزیر اعظم عمران خان پیر سےعوامی رابطے کی ایک مہم کے سلسلے میں ٹیلیفون کے ذریعے عوام سے براہِ راست گفتگو کریں گے۔ لیکن مسائل کے حل کے لیے یہ طریقہ کتنا کارآمد ہے؟

Read more