بین المذاہب ہم آہنگی کیوں ضروری ہے؟

پچھلے ماہ مجھے ایک گروپ کے ساتھ لاہور کے کچھ مذہبی اور تاریخی مقامات دیکھنے کا موقع ملا۔ اس گروپ کی خوبصورتی یہ تھی کہ اس میں مختلف مذاہب کے لوگ شامل تھے۔ فی الحال مختلف گروپ سے مراد مسیحی اور مسلم ہی لوگ تھے جس کو ارینج ہمارے علاقہ کی ایک مشہور سماجی تنظیم ایوارڈ کے ایک پروگرام ”اڑان“ نے کیا تھا۔ گروپ میں زیادہ تعداد نوجوان لڑکے لڑکیوں کی تھی جن کی عمریں کوئی لگ بھک سولہ سے

Read more

نائی کی دکان

نائی کی دکان پر جانا بچپن سے ہی بہت چیلنجنگ رہا ہے۔ بچپن میں ابا لے جا کر زبردستی گنجا کروا دیتے تھے اور ہم روتے بلبلاتے رہ جاتے تھے۔ نائی سے تعلقات اسی دور میں خراب ہونا شروع ہوئے جب وہ ہماری بجائے ابا کی سائیڈ لے کر سر پر موٹی یا باریک مشین پھیرتے ہوئے ایک کی چار لگاتا جاتا تھا اور نئی نسل کا نوحہ پڑھتا جاتا تھا۔ نوے کی دہائی میں چارجنگ والے ہیئر ٹرمر نہیں

Read more

سنہ 2024 میں ریلیز ہونے والی وہ انڈین فلمیں جن کا لوگوں کو بے صبری سے انتظار ہے

اب جب ہم اگلے سال کا خیر مقدم کر رہے ہیں تو 2024 میں ایسی کون سی فلمیں ہیں جس کا فلم بینوں کو ابھی سے ہی انتظار ہے اور انھوں نے پہلے ہی شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رکھی ہے۔

Read more

بے نظیر نے اپنے ذاتی دکھ کو کبھی سیاست پر حاوی نہ ہونے دیا

ابھی جبکہ میں قائد اعظم یونیورسٹی میں پڑھ رہی تھی تب ہی میں نے دی نیوز جوائن کر لیا تھا۔ نیوز ڈمی فیز میں تھا اور ہم روزانہ آ کر اخبار بنایا کرتے تھے۔ ڈمی فیز بڑا دلچسپ مگر صبر آزما مرحلہ ہوتا ہے۔ اسی دوران جنگ کی گولڈن جوبلی منائی گئی۔ شاید اسلام باد ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ میر خلیل الرحمن صاحب بھی کراچی سے آئے ہوئے تھے۔ کیک کٹنا ابھی باقی تھا، شُنید یہ

Read more

کچھ جناح کے بارے میں

علامہ اقبال نے خواب دیکھا اور محمد علی جناح نے اس خواب کو اپنی ذہانت، سیاست فہمی اور تدبر سے حقیقت بنا دیا۔ قائد کی صلاحیتوں کی دنیا متعقد ہے۔ برطانیہ سے آزادی کی مہم میں شریک رہے۔ کانگرس کے ممبر بنے لیکن پھر مسلم لیگ میں شرکت کر لی اور الگ وطن کے لیے جان لڑا دی۔ حیرت کی بات یہ تھی کہ ہند کے مسلمان مذہبی رہنما ان کے سخت مخالف تھے۔ انہیں مسلمانوں کا اپنے لیے الگ

Read more

اک حسین شب

چاک ادبی فورم کا نام ادبی سرگرمیوں کے حوالے سے اب ایک بہت معتبر حیثیت اختیار کرچکا ہے۔ چاک کی محفل مشاعرہ ہو یا شب موسیقی، افسانہ کانفرنس ہو یا افسانچے کی نشست، غرض کہ پروگرامز کی طویل فہرست ہے جن میں لوگ اپنی شرکت کے ذریعے نہ صرف اسے کام یاب بناتے ہیں بلکہ اپنی پسندیدگی کا بھرپور اظہار بھی کرتے ہیں۔ چاک ادبی فورم و ایونٹ مینجمنٹ کے ہر پروگرام کو لوگ پسند کرتے اور انتظار کرتے ہیں

Read more

اب کی بار ساقی کس کے سامنے جام رکھے گا؟ – مکمل کالم

ہماری اردو شاعری کی روایت بہت دلچسپ ہے، اس میں مختلف کردار ہیں اور ہر کردار کا اپنا ایک پس منظر ہے، اسی پس منظر کی بدولت شاعر حضرات بعض اوقات ایک ہی شعر میں ایسا مضمون باندھ دیتے ہیں کہ جس کے لیے ورنہ انہیں علیحدہ سے افسانہ لکھنا پڑتا۔ آج کل ان کرداروں کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے کیونکہ زباں بندی کے اس دور میں اب استعارات بھری شاعری ہی ذریعہ اظہار ہے، نہ جانے کس تحریر

Read more

’یہ مسجد مندر کا حصہ تھی‘: گیان واپی مسجد کا تنازع کیا ہے جس پر الہ آباد ہائیکورٹ نے مسلم فریق درخواست مسترد کی

انڈیا کی الہ آباد ہائی کورٹ نے بنارس کی گیان واپی مسجد کے سلسلے میں مسلم فریقوں کی یہ درخواست مسترد کر دی ہے جس میں انھوں نے عدالت سے التجا کی کی تھی کہ عبادتگاہوں کے تحفظ سے متعلق 1991 کے قانون کے تحت گیان واپی مسجد میں سروے کی اجازت دینے کے ذیلی عدالت کے فیصلے پر روک لگا دی جائے۔

Read more

شوہر بھی کبھی مرد تھا

اس شوہر کی اذیت کوئی نہیں سمجھ سکتا جسے بیوی نے بند کمرے میں بیلن سے مارا ہو اور وہ بیچارہ آواز بھی نہ نکال سکے۔ دل پہ ہاتھ رکھیئے اور بتائیے اس شوہر کا کیا حال ہوتا ہو گا جس کی بیوی اس پہ رات ناخنوں سے قاتلانہ حملے کرنے کے بعد صبح آنکھوں میں آنسو بھر کے دوسروں کو بتاتی پھرے یہ دیکھیں میرے بازو پہ نشان۔ اس پہ مزید رونی صورت بنا کر یہ کہہ دے، اب

Read more

حامد سراج۔ گھنا پیڑ۔ سفر آخرت بخیر یاران چمن

کچھ لوگ اتنے بے ضرر اور شفاف ہوتے ہیں کہ آپ جب انھیں لکھنے بیٹھیں تو سوچ میں پڑ جاتے ہیں کہ ان کی تصویر لفظوں میں کیسے اتاری جائے مگر جب وہ رتیں لوٹتی ہیں جو ان کو آپ سے جدا کر گئی تھیں تو رگ جاں پہ رکھے قرض آپ کو ستاتے ہیں کہ اس قرض کو اتار لیا جائے اس سے پہلے کہ نقارہ بج اٹھے۔ آج ایسا ہی قرض مجھے برسوں بعد اتارنا ہے اور اس

Read more

گائے ذبیحہ پر مسلم بستیاں نذر آتش

پیرپور رپورٹ کے مرتبین لکھتے ہیں کہ ہم حیران ہیں کہ اسکولوں کے بچوں کے معصوم ذہنوں پر بندے ماترم کا نقش کیوں بٹھایا جا رہا ہے۔ سات صوبوں میں حکمران کانگریسیوں اور ان کے ہوا خوروں نے یہ گیت سرکاری اجتماعات اور دوسری تقاریب میں گانا شروع کر دیا ہے جن میں دوسرے مذاہب کے لوگ جبراً شامل کیے جاتے ہیں۔ یہ معلوم ہوا ہے کہ اسکولوں کے اساتذہ نے نئے آقاؤں کی خوشنودی کے لیے بندے ماترم ازخود

Read more

کوا چلا ہنس کی چال!

ایک پرانا محاورہ ہے کہ کوا چلا ہنس کی چال اور اپنی بھی بھول گیا۔ کچھ یہی محاورہ اُن لوگوں پر منطبق ہوتا ہے جو جھوٹی نمود و نمائش میں پڑ جاتے ہیں۔ مغرب میں جانوروں کو سجانے اور بظاہر عام سی نظر آنے والی اشیاء جیسے کسی خاص کرکٹ مقابلے میں استعمال ہونے والے گیند بلے، یا کسی خاص مصور کی تصویر یا اپنے پالتو جانوروں کی دیکھ بھال پر بے تحاشا رقم خرچ کرنے کا رواج ہے تو

Read more

انوکھے شہید: کلرک اور کمانڈو۔ آخری حصہ

” دوست بھاگو، تمہارا فرار ہونا ضروری ہے۔ میری جان اتنی اہم نہیں۔ “ ۔ الہ آباد میں قائم جنگی قیدیوں کے کیمپ 36 میں قید پاکستان ائر فورس سے تعلق رکھنے والے کمانڈو، کارپورل ٹیکنیشن نواب دین چوہدری نے ریڈیو فٹر، کارپورل ٹیکنیشن شوکت کو بتایا کہ کس طرح جنگ بندی کے بعد ، اس نے ہتھیار نہیں ڈالے بلکہ وہ ڈھاکہ میں گرفتاری سے بچتا رہا مگر بالآخر 28 دسمبر 71 کو اسے گرفتار کر کے ”نرائن گنج“

Read more

ایک انسان دوست بس کنڈکٹر کی کہانی

میں 1975 ء میں ایف ایس سی کے دوسرے سال کا طالب علم تھا۔ اس سال عید کے دوسرے دن میں بڑی بہن سے ملنے لاہور چلا گیا جو بوجوہ عید پر ہمارے پاس نہ آ سکی تھیں۔ عسرت کے دن تھے۔ وہاں سے واپسی پر بس کا کرایہ ادا کر نے کے بعد میری جیب میں فقط پانچ روپے بقایا بچے تھے۔ لاہور سے جہلم پہنچتے پہنچتے شام ہو گئی۔ گاؤں جانے والی آخری بس جا چکی تھی مجبوراً

Read more

موسیقار رشید عطرے

( 15 فروری 1919 سے 18 دسمبر 1967) امرتسر میں واقع خوشی محمد کے گھرانے میں 15 فروری 1919 کو ایک بیٹا پیدا ہوا۔ بچے کا نام عبد الرشید رکھا گیا۔ یہ موسیقی کا ربابی گھرانا تھا۔ کس کو پتہ تھا کہ عنقریب یہ بچہ موسیقی کی دنیا میں اپنی پہچان بنائے گا۔ ویسے بھی خواہ وہ موسیقی کا گھرانا ہی کیوں نہ ہو، ضروری نہیں کہ گھر کے تمام افراد مشہور ہو جائیں! اس بچے کے والد خوشی محمد

Read more

’بھائی کو گرفتار نہیں کیا بلکہ گھر سے اٹھایا گیا‘: کیچ میں سی ٹی ڈی کارروائی میں مارے جانے والے بالاچ بلوچ پر کیا الزام تھا؟

بلوچستان کے ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والے بالاچ بلوچ کی لاش ان چار لوگوں کی لاشوں میں شامل تھی جن کے بارے میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ سی ٹی ڈی کی ایک کارروائی کے دوران مارے گئے تھے تاہم بالاچ بلوچ کے خاندان کا کہنا ہے کہ انھیں نہ صرف گھر سے اٹھا گیا تھا بلکہ انھیں 21 نومبر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھی پیش کیا گیا تھا۔

Read more

ڈومیسائل کا آسان حصول اور مذہبی اقلیت

ڈومیسائل ایک شناختی دستاویز ہے۔ جس کا آغاز سٹیزن شپ ایکٹ 1951 کے تحت کیا گیا۔ ایک شہری ڈومیسائل کے ذریعے ہی کسی علاقے میں مستقل رہائشی و سکونتی ہونے کا ثبوت پیش کر سکتا ہے۔ ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ تعلیمی مقاصد اور حصول روزگار میں کار آمد ثابت ہوتا ہے۔ ڈومیسائل کی تیاری کے عمل میں جس طرح ہر شہری کو لوازمات پورے کرنے میں کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی طرح مذہبی اقلیتی برادری کو بھی بہت سارے

Read more

مجید امجد، ٹھنڈی سڑک، ساہیوال

بچپن میں ساہیوال میں گھومتے پھرتے کہیں نہ کہیں مجید امجد کا نام سامنے آ ہی جاتا تھا، ساہیوال ریلوے اسٹیشن کے سامنے، نہر لوئر باری دوآب کے کنارے واقع ہمارے پسندیدہ ”کنعان پارک“ کا نام مجید امجد پارک رکھ دیا گیا، پارک کے دروازے پر جب ہم نے ”مجید امجد پارک“ کا بورڈ دیکھا تو انتہائی ناگوار گزرا، ایک تو کنعان پارک کے نام سے ایک خاص انسیت جڑ چکی تھی دوسرا شاید مجید امجد پارک بے وزن نام

Read more

چاند ہتھیلی پر: سفرنامہ

کاغان، ناران یہ اکتوبر 1995 کی بات ہے جب یار دیرینہ ظہور شاہ کا فون آیا اور اس نے ہم سب دوستوں کو اپنی شادی میں مدعو کیا اور بہت درخواست کی کہ اسے بہت خوشی ہوگی اگر ہم سب اس کی شادی میں شرکت کریں! ظہور شاہ اور اس کی فیملی پہلے کراچی میں ہمارے علاقے میں رہائش پذیر تھی اور لگ بھگ دس سال کراچی میں رہنے کے بعد وہ لوگ اپنے آبادی علاقے بالاکوٹ مستقل طور پر

Read more

پاکستان کی احمدی برادری الیکشن سے لاتعلق کیوں؟

ملک میں انتخابات 8 فروری کو ہونے جا رہے ہیں، تاریخ کے اعلان کے بعد تمام سیاسی حلقے متحرک ہیں اور عام انتخابات کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اقلیتی برادری بھی اپنے حقوق اور نمائندگی کے لیے سیاسی عمل کا حصہ ہے۔ لیکن احمدی برادری نے 1977 کے بعد حق رائے دہی استعمال نہیں کیا، احمدیوں کے لیے الگ ووٹر لسٹ کو احمدی برادری بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتی ہے۔ احمدی برادری کے ترجمان عامر محمود

Read more

سر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ایک شاعر یا حکیم الامت

اقبال بے شک ایک بہت بڑے شاعر، ادیب اور مفکر تھے لیکن وہ ہر عیب سے پاک اور ایک ولی اللہ نہیں تھے۔ ان کی برطانیہ نوازی ان کی شاعری سے مکمل طور پر واضح ہے اور برطانوی حکومت کے اچھے خاصے وفاداروں میں سے تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں ایک بار بھی ہندوستان سے برطانوی سامراج کے نکلنے کی بات نہیں کی۔ جاوید اقبال اپنی کتاب میں کہتے ہیں :۔ ”جہاں تک اقبال صاحب کا انگریزی حکام کی

Read more

وطن کی خوشبو

2022 کی بقر عید ایران میں منائی۔ عید سے دو دن پہلے ایک سہ پہر مشہد پہنچے۔ جس کا ائر پورٹ مختصر، خاموش اور صاف ستھرا ہے۔ اترتے ساتھ آپ کو احساس ہو جاتا ہے کہ آپ ایران میں ہیں۔ ہر چیز فارسی میں۔ دکانوں کے نام، اشتہارات، خبریں، اشارے، ہدایات وغیرہ وغیرہ۔ جس سے یہ پیغام ضرور ملتا ہے کہ انھیں اس کی فکر نہیں کہ غیر ملکی، زبان ناآشنا ان کے ملک میں کس طرح رہیں گے؟ بلکہ

Read more

آپ کے باغ میں پریاں اور ہماری بیری کے درخت میں جن

ضلع کرم پختونخوا کا بہت خوب صورت علاقہ ہے۔ اس سر سبز وادی کے قدرتی حسن نے اگرچہ سیاحوں کی طرف سے اپنے لئے جنت کا نام کمایا ہے۔ مگر میں اس کو اس لئے جنت کہوں گا، کہ حوروں کے متلاشی اکثر یہاں ملتے ہیں، جو اپنے اپنے قلعہ الموت میں آباد ہیں۔ اونچے درختوں کے نیچے ان کے شانوں پر لٹکتے ہوئے لمبے بال دیکھ کر مجھے عزیز مانیروال کا وہ شعر یاد آتا ہے کہ ” ستاسو

Read more

جب میں بھی پروفیسر شیر علی تھا

”ہاں تو کافر ہو، زندیق اور ملحد! ہم تمھارے ہاتھ پاؤں کاٹیں گے اور تمھیں پتہ ہے کہ ملحد کا حشر کیا ہوتا ہے؟ سر تن سے جدا۔ بس یہ ٹاسک سر انجام دینے کے لئے 40 علماء کرام نے متفقہ فتوی جاری کرنے کے بعد مجھے سونپا ہے، جن کی میٹنگ علاقے کی مشہور مسجد میں ہوئی تھی۔ علماء حضرات عید کا چاند دیکھنے آئے تھے لیکن دیگر موضوع پر جب باتیں شروع ہوئیں تو آپ کو مارنے یا علاقہ

Read more

قصہ چہار درویش (جدید)

ہر دفعہ کا ذکر ہے کہ ملک خداداد پر، خاکان، خاندان کی حکومت ہوا کرتی تھی۔ جہاں سندھ جہلم نیلی چناب اور راوی چین ہی چین لکھا کرتا۔ شومئی قسمت کہ تا حال کے آخری فرماں رواں ”سالار بخت“ کو سلطنت بدحالی میں کمر کمر ڈوبی ملی۔ کنگال دیس منہ پھٹ رعایا، باغی راجے، شمال سے اترتا چڑھتا نسوار کش ہجوم اور اتری سیما کے سر اٹھاتے کشٹ ایسے روگ ہوئے کہ بادشاہ کو شورش دبانا پڑی۔ پر مایوسیوں کی

Read more

ایک روحانی سفر ۔ مدینہ منورہ

سب سے پہلے تو ایک معذرت گزشتہ آرٹیکل میں سہوا عورتوں کے بال چوتھائی کاٹنے کا لکھ دیا گیا تھا۔ برائے مہربانی تصحیح فرما لیں۔ عورتیں بالوں کو اکٹھا کر کے انگلی کے ایک پور یا اس سے کم مقدار میں بالوں کو کاٹ سکتی ہیں۔ آئیے! اب بلا تاخیر آگے بڑھتے ہیں روحانی سفر کی دوسری روداد کی طرف۔ مدینہ منورہ میں مقدس مقامات بارے اظہار خیال کی جسارت کر رہا ہوں۔ جہاں انوار کی بارش برستی ہے، قسمتیں

Read more

علما کے احتجاج پر پروفیسر کا حلف نامہ: ’ڈارون کے نظریہ ارتقا سمیت شریعت کے خلاف تمام سائنسی افکار باطل ہیں‘

پاکستان میں بائیولوجی کے ایک پروفیسر کو خواتین کے حقوق کے بارے میں تقریر اور سوشل میڈیا پر بیانات پر مقامی علما کی جانب سے سخت رد عمل کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد پروفیسر نے ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں تحریری طور پر معافی مانگی ہے۔

Read more

میری سہاگ رات اور چکنا چور خواب

دل زور زور سے دھڑک رہا تھا۔ پسینہ اچھے بھلے میک آپ کا ستیاناس مار رہا تھا۔ گھونگھٹ نیچے کیے بیٹھی ”ان“ کا انتظار کر رہی تھی۔ آج میری سہاگ رات تھی، شادی کی پہلی رات۔ کچھ اندازہ نہیں تھا کہ کیا ہونے والا ہے؟ جب میری عمر 22 سال کی ہوئی تو میری شادی کر دی گئی۔ میں ایک شریف مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئی، چار بھائیوں کی اکلوتی بہن تھی۔ ابا اور اماں انتہائی مذہبی لوگ تھے۔ 14

Read more

افغان مہاجرین، افغانستان کے حالات اور پاکستان کے مسائل

پاکستانی نگران وزیر داخلہ نے کچھ دن قبل ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے، سکیورٹی وجوہات کو جواز بناتے ہوئے غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے کے حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا۔ ان کے مطابق دوسری صورت میں ان غیر رجسٹرڈ افغان شہریوں کو ملک بدر کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال 24 میں سے 14 خودکش حملے غیر ملکیوں نے کیے ہیں جن کا تعلق افغانستان سے ہے۔ تب سے مین

Read more

کیا جپھی (ہگ) محبت کی دوا ہے

بچہ دنیا میں آتے ہی روتا ہے کیونکہ اس سے وہ ماحول چھن گیا جس میں وہ ماں کے رحم میں محفوظ تھا ۔ پیدائش کے بعد بھی وہ روتا رہتا ہے ۔ اور روتے میں اس کو گود میں اٹھالیں تو پرسکون ہو جاتا ہے ۔ جیسے جیسے بڑا ہوتا ہے تو رونا کم ہو جاتا ہے ۔ اب وہ خود باہیں پھیلا کر دعوت دیتا ہے کہ اسے گود میں اٹھا کر گلے سے لگایا جائے ۔ بچے

Read more

بوسنیا کی چشم دید کہانی-49

میرو بغیر رکے کافی دیر تک بولتا رہا اور آخر میں سنجیدہ ہوتے ہوئے بولا۔ پیشے کے اعتبار سے وہ ایک لکڑہارا ہے۔ جنگ کے بعد بدلتے ہوئے حالات کی وجہ سے وہ اپنے پیشے کو اس طرح جاری نہ رکھ سکا لیکن اس کی محنت سے عبارت زندگی کی نشانی کے طور پر آٹھ قسم کے آرے آج بھی اس کے پاس محفوظ ہیں۔ ٹیٹو سے اس کا وہی رشتہ تھا جو ایک مزدور کا مزدور لیڈر سے ہوتا

Read more

عید میلاد النبی: مولانا راغب نعیمی کی پکار

بالآخر مولانا راغب نعیمی کے صبر کا بندھن بھی ٹوٹ گیا۔ ایسے معاملات جن کے ساتھ جذبات وابستہ ہوں اور جذبات بھی دینی یا ملی، ایسے مواقع پر لوگ خاموش رہتے ہیں۔ نجی سطح پر بات کرتے ہیں۔ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ بات زباں سے پھسل گئی تو اس کے بعد وعدے وعید لے لیے گئے کہ اب یہ بات دائرے سے باہر نہ جائے گی۔ وہ بڑے لوگ ہوتے ہیں جو کوئی کوتاہی دیکھتے ہیں اور ڈنکے

Read more

غزہ کی سرزمین سے آپریشن طوفان الاقصیٰ

غزہ کی سرزمین سے قابض اسرائیلی ریاست کے خلاف ”آپریشن طوفان الاقصیٰ“ شروع ہو چکا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ یہ آپریشن بلاوجہ شروع ہوا ہے۔ اس کا پس منظر ہے۔ یہ بات ہر شخص جانتا ہے کہ کوئی بھی فلسطینی ”مسجد اقصی“ کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکتا۔ اس آپریشن کا پس منظر بھی مسجد اقصی کی بے حرمتی اور فلسطینیوں پر ہو رہے ان گنت حملے سے متعلق ہے۔ وہ یہ ہے کہ قابض اسرائیل کے یہودی

Read more

مسلم امہ جاگ اٹھے گی

دنیا بھر کے تمام اسلامی ممالک اور مغرب کی نظروں میں اسرائیلی کی انٹیلجنس اور ٹیکنالوجی سب سے طاقتور، موثر اور با اثر تصور کی جاتی ہے۔ اسرائیل خود پر حملہ آور ہونے والی ہر چیز کو اپنے ملک کی حدود سے باہر ہی تباہ کر سکتا ہے، اسرائیل کا جاسوسی نظام دنیا کا سب سے موثر نظام ہے، ایسے درجنوں دعوے اسرائیل کے متعلق سنتے آرہے تھے لیکن 7 اکتوبر کی صبح حماس کے اچانک حملوں نے پوری دنیا

Read more

تین ملکی یاترا اور سفید لفافہ

سفری دوستوں کے ساتھ بیٹھے بیٹھے باتوں ہی باتوں میں بات نکلی کہ دس پندرہ دنوں کے لیے کسی غیر ملکی یاترا پر نکلنا چاہیے، وقت اور منزل کا طے ہوا۔ موسم، معاشی، سماجی اور کام کے حالات دیکھ کر فیصلہ کیا کہ جولائی کا مہینہ گھومنے کے لیے ٹھیک رہے گا۔ کام کار سے بے فکر، آسودہ چار دوستوں کا کارواں بنا۔ یوں تو گروپ کی ریل گاڑی کے انجن ہیں پر باقی دوستوں کا کسی نہ کسی وجہ

Read more

اللہ پاکستان پر رحم اور فضل فرمائے

بد قسمتی سے اندرونی اور بیرونی سازشوں میں گھرے پاکستان سے کوئی اچھی، خوشگوار اور ہونٹوں پر مسکان لانے والی خبریں کانوں تک نہیں پہنچتیں جبکہ حیرت سے آنکھیں کھول دینے والی خبروں کی کوئی کمی نہیں۔ روز ہی ایک سے بڑھ کر ایک پریشان کن خبر ملتی ہے۔ اب تک انڈیا کے بارڈرز کے حوالے سے دہائیوں تک سیاسی فوائد سمیٹے گئے۔ اب افغانستان کے سرحدی علاقوں پر ”چھیڑ خانی“ شروع ہو چکی ہے۔ دور حاضر میں دوست ممالک

Read more

چشم نم کا حوصلہ جواب دے گیا

30 ستمبر کو ولادت رسول ﷺ کا تہوار منایا جا رہا تھا۔ مسلم تقویم میں یہ دن مسلمانوں کے لیے کسی بھی دوسرے تہوار سے زیادہ جذباتی معنویت رکھتا ہے۔ کوئٹہ سے پچاس میل جنوب میں مستونگ کے مقام پر بھی عید میلاد النبی کا جلوس نعت اور درود کی آوازوں میں آگے بڑھ رہا تھا۔ کل پونے تین لاکھ آبادی کے ضلع مستونگ جلوس کے شرکا کی تعداد زیادہ سے زیادہ چند ہزار ہو گی۔ اچانک ایک زوردار دھماکے

Read more

مولانا داؤد غزنوی کی شخصیت: مختصر جائزہ

مولانا داؤد غزنوی مسلک اہلحدیث کے چند بڑے علماء میں سے تھے۔ آپ پنجاب کانگریس کے صدر تھے، اور پنجاب میں وہ واحد مسلمان تھے جو کانگرس کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ آپ نے اپنی مذہبی شناخت یا جماعت کی پہچان پر عملی سیاست نہیں کی بلکہ خالص سیاسی جماعتوں کے ساتھ منسلک ہو کر انہوں نے سیاست لڑی۔ اس میں ان کا ایک خاص موقف تھا جو آگے ہم پیش کریں گے۔ مولانا نے 1946

Read more

محبت سرحدوں سے ماورا ہے

اگست کی ایک خوبصورت سہ پہر اور حسب معمول اپنے عقبی لان کے عرشہ پر بیٹھا پرانے گیتوں سے خوبصورت اور خوشگوار موسم سے محظوظ ہو رہا ہوں۔ حد نگاہ گھنے درخت، مغرب میں ڈھلتے سورج کی روپہلی کرنوں سے سبز اور اجلے پتوں پر ایک عجیب سی رعنائی چھلک رہی ہے۔ ایک ماہ بعد زرد، سرخی مائل اور پیلے پتے سبز پتوں کی جگہ لے لیں گے اور پھر چند دنوں میں یہ پتے بھی درختوں کا ساتھ چھوڑ

Read more

امریکہ یا چین؟ فیصلہ کن گھڑی

وطن عزیز میں ریاست کے فیصلہ سازوں اور پینٹاگون کے رومانس کی ایک طویل تاریخ ہے۔ لیکن افسوس امریکی بلاک کی یہ قربت نا ہی تو ملک کو جنوبی کوریا کی طرح ترقی یافتہ بنا سکی اور نا ہی خطے میں اعتماد دلا سکی۔ اس بے یقینی کی واحد وجہ پاکستان کی دو کشتیوں کی سواری تھی۔ ہم امریکہ کے طویل المدتی دوست بھی رہنا چاہتے تھے اور چین کے سنگ بھی چلنا چاہتے تھے۔ جہاں تک پاکستانی عوام کی

Read more

مستونگ سانحہ: کیا قومی جہتی کا عملی مظاہرہ ممکن ہے؟

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بار بار یقین دہانی کے باوجود آج پاکستان لہولہان ہے۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں عید میلادالنبی کے جلوس میں شرکت کے لیے جمع ہونے والے سینکڑوں لوگوں پر خود کش بمبار کے حملہ میں کم از کم 53 افراد جاں بحق ہوگئے۔ خیبر پختون خوا کے علاقے ہنگو میں دو علیحدہ خود کش بم دھماکوں میں پانچ افراد شہید ہوئے۔ دونوں مقامات پر زخمی ہونے والوں کی تعداد کئی درجن بتائی جاتی ہے۔

Read more

مستونگ حملے میں 52 ہلاک، درجنوں زخمی: ’قیامت کا منظر تھا، لاشیں اور زخمی ایک دوسرے کے اُوپر پڑے تھے‘

صوبہ بلوچستان کے شہر مستونگ میں عید میلاد النبی کے جلوس میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 52 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ بی بی سی نے ایسے متعدد افراد سے بات کی ہے جو اس جلوس میں موجود تھے۔

Read more

احمدی کیسے مسلمانوں کی دل آزاری کرنا بند کریں؟

اگر اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بسنے والے احمدی برادری چاہتے ہیں کہ ان کے وجود کی وجہ سے ار گرد بسنے والے مسلمانوں کی دل آزاری نا ہو تو انہیں مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا ہوگا کیونکہ اب وہ وقت آچکا ہے کے پاکستان میں بسنے والے احمدی برادری کو تسلیم کر لینا چاہیے کہ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں غلطی سے پیدا ہوئے ہیں اور ان کی اس غلطی کی وجہ سے تمام مسلمانوں میں بہت غم وغصہ

Read more

مراد بن یوسف المعروف ماسٹر مراد سے ایک گفتگو

ظفر اقبال اور شاہد لطیف 24 مئی 2022 کو دن ساڑھے گیارہ بجے ایور نیو فلم اسٹوڈیو پہنچا۔ سیدھا زلفی صاحب کے دفتر میں گیا۔ ان کا عید سے کچھ دن پہلے موٹر سائیکل پر حادثہ ہو گیا۔ دائیں ہاتھ کی ایک انگلی کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ اب بھی منہ پر سوجن تھی۔ شکر ہے زیادہ ٹوٹ پھوٹ نہیں ہوئی۔ فلمی صحافی ظفر اقبال بھی وہیں آ گئے۔ ان کے ساتھ مراد بن یوسف المعروف ماسٹر مراد کا انٹرویو کرنا

Read more

تحریک انصاف اور قربانی

لازمی نہیں کہ ”قربانی“ کا مفہوم سمجھنے اور سمجھانے کے لئے ہم عید ِ قرباں کا انتظار کریں جب کہ اس کی مثالیں آج اور ابھی میرے گرد بکھری ہوئی ہیں۔ خیر و شر کا تصادم اور حق و باطل کی جنگ کسی ایک زمانے کی میراث نہیں، یہ ہر دور کا منظر ہے، یہ ہر ملک ہر خطے کی سب سے زیادہ بیسٹ سیلر کہانی ہے۔ سٹیج بدل جاتا ہے، کردار بدل جاتے ہیں مگر خیر و شر کی،

Read more

عالمی یوم امن: تاریخ اور مقاصد

امن کا عالمی دن ہر سال 21 ستمبر کو منایا جاتا ہے جس میں دنیا بھر کے ممالک اور عوام قیام امن کی کوششوں کو جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہیں کہ جس کا آغاز آج سے 42 سال قبل ہوا۔ یوم امن کا اعلان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1981 میں 36 ویں اجلاس میں متفقہ طور پر یوم امن کے قیام کی قرارداد کی منظوری دی تھی تا کہ ہر سال 21 ستمبر کا یہ دن ہمیں

Read more

وہ گھر جو دیکھتے ہی دیکھتے مکان بن گئے

ہمارا بچپن اپنے ارد گرد کے ہم عمر نوجوانوں کے بچپن سے مختلف ہے یا نہیں، یہ تو یقین سے نہیں کہا جا سکتا مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ ان یادوں سے کچھ حد تک بہت خالی ہے جن کو شاید ہر بچہ اپنے معصوم ذہن کے کینوس پر اتارتا ہے، جیسا کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں نانی اماں یا دادی جان کے گھر جانا اور وہاں کچھ دن گزارنا۔ دو ایک سال کے تھے کہ نانا جان چل

Read more

کچھ ذکر محمد اختر مسلمؔ کا

شاعر مشرق علامہ اقبالؔ سے کسی نے دریافت کیا کہ آپ کی سب سے بڑی خصوصیت کیا ہے، تو اقبال نے فرمایا کہ میرا ذہنی ارتقا۔ والد مرحوم محمد اختر مسلمؔ بھی اقبالؔ کی پیروی میں ذہنی اور فکری ارتقاء کی منازل طے کرتے رہے۔ کتاب دوست، مطالعہ کی وسعت اور تنوع ان کی قدر خاص تھی۔ مطالعہ میں وہ مشرق سے بیزار ہوئے نہ مغرب سے حذر کیا، بلکہ ہر شب کو سحر کرنے کی جستجو میں رہے۔ قریبی

Read more

کھلی آنکھوں کا خواب (آٹھواں حصہ)

وادیٔ سلام کم از کم چھ مربع کلومیٹر پر محیط ہے۔ یہ پورا قبرستان ایک ہزار چار سو پچاسی ایکڑ سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں چھ ملین سے زیادہ قبریں موجود ہیں۔ اسے یونیسکو نے ورلڈ ہیریٹیج سائٹس میں شامل کیا ہے۔ اس وسیع و عریض قبرستان کو دیکھنے کے لیے ایک دن کیا دو دن بھی ناکافی ہیں۔ ہم بس چلتے چلتے دیکھتے چلے گئے۔ گاڑیاں نجف اشرف امیر المؤمنین حضرت علی رضی اللہ

Read more

خراب معاشی حالات اور مغل بادشاہ

پچھلے ایک عرصے سے پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں ناقابل برداشت اضافہ ہوا ہے۔ جس کی ایک وجہ ملک میں سیاسی عدم استحکام، عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مہنگائی، اور بہت سے دیگر عوامل شامل ہیں۔ اس مہنگائی نے سب سے زیادہ نقصان جس طبقے کا کیا ہے وہ مڈل کلاس سفید پوش طبقہ ہے۔ گزشتہ دو تین دنوں سے میری کافی ہائی پروفائل لوگوں سے ملاقاتیں رہی جن کے پاس وسائل دنیا بھی ہیں، بزنس بھی ہے اور

Read more

قائد اعظم ؒ کی دور اندیشی اور آج کا بھارت

مودی کا بھارتی سپریم کورٹ کو مقبوضہ وادی کی بحالی کا روڈ میپ دینے سے انکار ’کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ‘ اس سب کے باوجود کشمیریوں کے بینرز میں پاکستان سے اظہار محبت ’دُنیا کے لئے اہم پیغام ہے۔ بھارت کی آج کی ہٹ دھرمی کو قائد اعظم ؒ کی دور اندیشی نے بہت پہلے ہی بھانپ لیا تھا۔ انہیں اس بات کا علم تھا کہ ایک دِن آئے گا جب بھارت کی زمین مسلمانوں کے لئے تنگ

Read more

سویڈن میں ایک بار پھر قرآن نذر آتش کیے جانے پر پُرتشدد مظاہرے، تین افراد گرفتار

سویڈن میں قرآن کو نذر آتش کیے جانے کے بعد پُرتشدد مظاہروں پر کم از کم تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اتوار کو عراقی نژاد شخص سلوان مومیکا کی جانب سے قرآن کو نذر آتش کیا گیا جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوئی۔

Read more

اندرون بلوچستان میں صحافت انتظامیہ کے رحم و کرم پر

صحافیوں کو ہراساں کیا جانا یا ان کی گرفتاری کا مقصد سچ کی آواز کو دبانا ہوتا ہے۔ بلوچستان میں اس وقت صحافت بیساکھی پر کھڑی ہے کیونکہ ایک جانب بلوچستان کے صحافیوں کو پیشہ ورانہ مشکلات درپیش ہیں دوسری جانب انتظامی پریشانیوں کا بھی ہمہ وقت مسائل درپیش ہوتے ہیں ہراساں کیا جانا بھی روز کا مشغلہ بن گیا ہے۔ اگر ہراساں کیا جانا صرف قبائلی طاقتور لوگوں کی طرف سے ہوتا تو اس کا ازالہ بھی کیا جانا

Read more

دامانی کے دامن میں- مناپن کا اوشو تھنگ اور راکاپوشی

صبح ہمارا استقبال پھر سے بارش نے کیا۔ یہ بارش دیران سے میرے تعاقب میں تھی۔ میں نے ساڑھے آٹھ تک اوشو تھنگ پہنچنا تھا لیکن ہوٹل سمیت سارا مناپن خالی لگ رہا تھا۔ ایک تو شدید بارش اوپر سے آج یہاں عید غدیر تھی، بڑی کوشش کے بعد ایک ٹیکسی ہاتھ آئی جس نے مجھے ہوٹل سے کچھ نیچے اوشو تھنگ چھوڑا۔ یہاں آ کہ سیدھا کچن کا رخ کیا، اسرار بھائی سے ملا اور ناشتے کا آرڈر دے

Read more

احترام آدمیت: دنیا میں کوئی کسی کا محتاج نہ ہو

کس نگرد و در جہاں محتاج کس نکتہ شرع مبیں این است و بس یعنی اسلام کا ملخص اور شریعت قرآنیہ کا منتہی یہ ہے کہ دنیا میں کوئی انسان کسی دوسرے انسان کا محتاج نہ رہے۔ اقبال نے ان دو چھوٹے چھوٹے مصرعوں میں، اسلام کے مقصود و منتہی کو سمٹا کر رکھ دیا ہے۔ قرآن کریم کا اعلان ہے کہ ولقد کرمنا بنی ادم (2) خدا نے ہر انسان کو محض انسان ہونے کی جہت سے۔ واجب تکریم

Read more

بلوچستان کے لاپتہ افراد: ’بھائی اور بھتیجے کی گمشدگی کا غم اتنا ہے کہ اب ہمیں خوشی یاد نہیں‘

لاپتہ افراد کے رشتہ داروں کی تنظیم وائس فار مسنگ بلوچ پرسنز کا دعویٰ ہے کہ بلوچستان سمیت پاکستان کے دیگر علاقوں سے سنہ 2000 کے بعد سے ریاستی اداروں نے ہزاروں بلوچوں کو جبری طور پر لاپتہ کیا تاہم ریاستی ادارے لاپتہ افراد کے مسئلے کو ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف ایک بے بنیاد پروپیگنڈا قرار دیتے ہیں۔

Read more

سنتا ماریا تک براستہ التت فورٹ

عید کی چھٹیوں میں جو سفر لاہور سے شروع ہوا تھا وہ ٹھیک ایک مہینے کے بعد حسین کوٹ، ہنزہ اور فرانس سے گزرتا ہوا وینس میں سنتا ماریا کے گرجا گھر میں ختم ہوا اور پھر واپسی کی راہ لی۔ پورے تیس دن۔ سکون آور دوائیوں کے پیکٹس کے ساتھ چلے تھے اور راستے میں بھول ہی گیا کہ دوائیں کہاں رکھی ہیں اور انھیں کھانا بھی ہے۔ گرمی، تھکاوٹ اور کام کے دباؤ سے نکل کر ایک عجیب

Read more

بھوک

درختوں پر شور مچاتے پرندے سورج کے ڈھلنے کی نوید سنا رہے تھے۔ سڑک پر گاڑیوں کا اژدہام تھا۔ ہر انسان تیزی میں تھا۔ وہ بس اسٹاپ پر کھڑا گھر کی جانب جانے والی بس کا انتظار کر رہا تھا۔ ہر آنے والی بس رکتے ہی مسافروں سے بھر جاتی یہاں تک کہ بسوں کی چھتوں پر لد کر فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدور اپنے گھروں کی جانب روا دواں تھے۔ منٹھار نے کئی بسوں میں سوار ہونے کی

Read more

کیا اسلامو فوبیا کی وجہ مسلمان ہیں؟

فوبیا سے مراد کسی چیز کا خوف یا نفرت ہے۔ اسلامو فوبیا سے مراد دیگر مذاہب کے لوگوں کا اسلام یا مسلمانوں سے خوف کھانا یا نفرت کرنا ہے۔ نائن الیون کا سانحہ اسلاموفوبیا میں اضافہ کا باعث بنا۔ اس واقعہ کے بعد نہ صرف مسلمان بلکہ افغانستان اور پاکستان کو دہشت گرد ممالک تصور کیا جانے لگا۔ ”خلافت“ فلم اگر آپ نے دیکھی ہے تو اس میں آپ واضح طور پر شام میں داعش کا خلافت قائم کرنا اور

Read more

پاکستان کا سرحدی گاؤں جہاں کی خاص برفی انڈین فوجی بھی کھاتے ہیں

پاکستان اور انڈیا کے درمیان واقع ورکنگ باونڈی کے قریب باگڑیاں مقام نامی ایک گاؤں میں میٹھائی کی ایک ایسی دکان ہے جہاں پر گاہک کو ایک وقت میں ’ایک کلو گرام‘ سے زیادہ میٹھائی نہیں ملتی۔

Read more

یتیم خانے کے مسافر

چند روز قبل ہم لاہور سے کلر کہار جا رہے تھے میں، امی اور اسمرہ میری بیٹی یہ ہم دونوں کی اسمرہ کی پیدائش کے بعد پہلی سیر تھی، سکیکھی کے قیام و طعام والے حصے میں ہم کچھ دیر کے لیے ٹھہرے تو سوچا کیوں نہ کچھ کھایا جائے، سامنے ہی امی کے پسندیدہ فاسٹ فوڈ کا آؤٹ لیٹ تھا ہم وہاں سے کھانے کا سامان لے کر کھلے ہوئے حصے میں بیٹھ گئے۔ جوں ہی ہم نے کھانے

Read more

سانحہ جڑانوالہ پر خاموش مت رہیں .

بارہ سال پہلے میرے والد صاحب کا انتقال اٹلی میں ہوا۔ میں ان کا جنازہ پڑھ کر پیچھے مڑا تو دیکھا کہ ایک کونے میں میرے اطالوی مسیحی دوست کھڑے تھے جو تعزیت کرنے آئے ہوئے تھے۔ اگلے روز اتوار تھا۔ شہر کے چرچ کا پادری فابیو میرا دوست تھا۔ اس نے میرے والد صاحب کے لئے چرچ میں خصوصی دعا کرائی تھی۔ گزشتہ تین دہائیوں سے کوئی ایسا سال نہیں گزرا ہو جب میرے یہ مسیحی دوست مجھے رمضان

Read more

’مجھے ہر رات 10 مردوں کے ساتھ سونا پڑتا تھا‘: بہتر روزگار کا جھانسہ دے کر فروخت کی گئی لڑکی کی داستان

سلمیٰ کی یہ کہانی بنگلہ دیش سے شروع ہوتی ہے۔ انتہائی غربت میں رہنے والی سلمیٰ کو انڈیا میں رہنے والی ایک رشتہ دار، جن کو وہ خالہ کے نام سے پکارتی ہیں، نے جسم فروشی پر مجبور کر دیا۔

Read more

زندگی تماشا بنی

سب سے پہلے تو عرض یہ ہے کہ یہ تاثرات لکھ کر میں ہرگز فلمی ناقدین کی صف میں شامل ہونے کی کوشش نہیں کر رہی ہوں سو فلمی ناقدین سے آغاز ہی میں معذرت کہ اس مضمون کو فلمی تنقید نہ سمجھا جائے کیونکہ امید واثق ہے کہ یہ مروجہ معیارات پہ پورا نہیں اترے گا۔ یہ ایک آرٹ فلم کے عام سے ناظر کے تاثرات ہیں جسے فلم کے طاقتور اور غیر روایتی موضوع نے لکھنے پہ مجبور

Read more

لیاقت علی عاصم فن اور فکر

معاصر غزل گو لیاقت علی عاصم کا شمار شعرا کی اس قبیل سے ہوتا ہے جو عوام کے دلوں کو چھوتے ہوئے اور خواص کی توجہ حاصل کرتے ہوئے غزل کی روایت کو آگے بڑھاتے ہیں۔انھوں نے نہ تو جدت سے منہ موڑا نہ روایت سے دامن چھڑایا بلکہ روایت سے شعر کہنے کا سلیقہ سیکھ کر آج کے مسائل و موضوعات کو غزل کے دامن میں سمویا۔ انھی کے بقول تمھاری طرح سے لکھتا تو مٹ چکا ہوتا یہ

Read more

مسلم لیگ کا راست اقدام جس نے انڈیا کو خون میں نہلا دیا

آزادی اللہ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے پھر ہماری آزادی نے المیے کی شکل کیسے اختیار کی؟ برطانیہ نے برصغیر میں مسلم دور حکومت کا خاتمہ کیا پھر برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کے لیے ہندو مسلم بلا تفریق مذہب آزادی کی جدوجہد میں شامل رہے۔ پھر ہماری دشمنی اور نفرت کا رخ برطانیہ کی بجائے آپس میں ہندو مسلم دشمنی کی طرف کیوں ہے؟ ہندوستانی معاشرے میں سبھی مذہب کے لوگ آپس میں ہم آہنگی سے رہ

Read more

عدم برداشت، مذہبی جنون اور فلم "زندگی تماشا”

یہ نومبر 2019 ء کا ایک دن تھا۔ جب نومبر کی زرد رو دھوپ ہر سو پھیلی ہوئی تھی۔ ہم دوست جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے اولڈ کیمپس میں محمد علی بلاک کے سامنے دھوپ سینک رہے تھے۔ جب ہمیں اطلاع ہوئی کہ جی سی کے نیو کیمپس جو جھنگ روڈ پر واقع ہے۔ وہاں معروف اداکار، فلم ساز اور ہدایت کار سرمد کھوسٹ اپنی آنے والی فلم ”زندگی تماشا“ کی پروموشن کے لیے اپنی ٹیم کے ہمراہ تشریف

Read more

سوشل میڈیا کے مریض

پاکستان میں سوشل میڈیا کے مریضوں کی تعداد میں دھڑا دھڑ اضافہ ہو رہا ہے۔ ان میں سے ایک طبقہ پکچر فوبیا کے مرض میں مبتلا ہے۔ یہ مریض ہر محفل میں بن بلائے مہمان کی طرح آن دھمکتے ہیں اور تقریب کی ہر ٹیبل پر ہر اینگل سے عجیب و غریب منہ بنا کے تصویریں کھنچواتے ہیں۔ شمع محفل کے ساتھ تو ہر صورت تصویر بنوانے کی حتی الامکان کوشش کرتے ہیں۔ بعض تصویروں میں وکٹری کا نشان بنا

Read more

بوسنیا کی چشم دید کہانی (44)

عید کے دوسرے دن موسطار میں ایک ایسا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس نے پرانے زخموں کو تازہ اور نفرتوں کو اور گہرا کر دیا۔ مغربی موسطار میں جہاں اب کروایٹوں کی اکثریت تھی، مسلمانوں کا ایک بڑا قبرستان واقع تھا۔ مشرقی موسطار کے مسلمانوں نے جنگ کے خاتمے کے بعد آج پہلی مرتبہ دریائے نرٹوا عبور کر کے اپنے اجداد کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے جانا تھا۔ اس دورے کا اہتمام یو این انتظامیہ کی کوششوں سے

Read more

ہندو مسلم فسادات کی 40 سال پرانی رپورٹ اب پیش کرنے کے پس پشت بی جے پی حکومت کا مقصد کیا ہے؟

انڈیا کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں 13 اگست سنہ 1980 کو ہونے والے مراد آباد فسادات کے 43 سال بعد الہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس ایم پی سکسینہ کی اس سے متعلق رپورٹ کو یوگی حکومت نے ریاستی قانون ساز اسمبلی میں عام کیا ہے۔

Read more

11 اگست کو 14 اگست

  فضا میں گونجتے نئے و پرانے ملی نغمے، خوبصورت صبح میں ننھے ننھے ہاتھوں میں لہراتے چھوٹے چھوٹے سبز ہلالی پرچم ، سفید براق اور ہرے رنگ سے مزین لباس پہننے معصوم فرشتے ، چہروں پر بکھری مسکراہٹ اور خوشی سے جھومتے قدم اسکول جانے کیلئے تیار اور 11 اگست کو 14 اگست منانے کیلئے بے قرار ۔۔۔ جی ہاں صحیح پڑھا ۔ ۔ 14 اگست پاکستان کا یوم آزای ،پاکستان کی 76ویں سالگرہ بیشتر تعلیمی اداروں میں 11

Read more

ٹک ٹاک ویوز کے لیے نایاب جانور سے بدسلوکی: ’اس ویڈیو کو آگاہی کے لیے استعمال کریں گے‘

’یہ بہت تیز بھاگ رہا تھا۔ میں نے اپنی سپیڈ بڑھائی اور اسے پکڑ ہی لیا۔‘ رولر سکیٹس پر ایک نوجوان ہاتھوں میں سکردو کا مشہور گولڈن مارموٹ اٹھائے ہوئے یہ بہت خوشی سے بتا رہا ہے۔

Read more

زندگی تماشا بنی، دنیا دا ہاسہ بنی!

ابا کے کمرے میں پڑی میز پہ پڑا ریڈیو سارا دن بجتا رہتا۔ اماں کھانا بنا رہی ہیں، ابا نماز پڑھ رہے ہیں، چڑیاں ابا کا ڈالا ہوا باجرہ چگ کر خوشی سے چہچہا رہی ہیں، آپا کتاب پڑھ رہی ہیں، بھائی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں، چھوٹی ابا کی سائیکل ٹانگوں کی قینچی ڈال کر چلا رہی ہے اور منجھلی گنگنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ وے سب توں سوہنیا، ہائے وے من موہنیا۔ میں تیری ہو گئی، پیار

Read more

 بزدل شخص سیاست کے نام پر دھبہ

سیاست کے رنگ نرالے ہیں کبھی پروٹوکول، ٹھاٹھ باٹھ، ٹی وی سکرینوں پر قبضہ، خادموں کی قطار اور کبھی پولیس کے چھاپے، نیب اور ایف آئی اے چکر، کبھی عدالتوں کی پیشیاں، کبھی جیل کی کوٹھری اور کبھی جیل میں ملاقات اور جمعرات کا انتظاریہ ہماری سیاست کی تلخ حقیقت جس سے کوئی سیاستدان بھاگ نہیں سکتا جو بھاگے وہ سیاستدان ہی نہیں۔ یہ سب کچھ ذوالفقار بھٹو کی قسمت میں بھی تھا، پھر بینظیر بھٹو نے بھی بھگتا اور

Read more

’کاش انیتا نے ماں بننے کے حکم پر سر نہ جھکایا ہوتا‘

وہ 8 ماہ تک ہر ہفتے ہمارا ہاتھ پکڑ کر چلی۔ اور اب جب سب کچھ ختم ہونے کو تھا تو یکایک وہ ہاتھ چھڑا کر چل دی۔ دور۔ کسی اور ہی دیس میں۔ پہلی بار جب وہ ہمیں ملنے آئی تو وہ ہمیں اپنی بیٹی جیسی ہی لگی، وہی عمر، وہی بھول پن۔ اس کی فائل دیکھ کر ہم چونک گئے، ہمیں یاد ہے کہ ہم نے اس کے ماں باپ کو خوب ڈانٹا (عام طور پر ہم ایسا

Read more

پولیس کا یوم سپاس اور دو عزیز دوستوں کی یاد

احمد فراز نے کہا۔ تیرے بیٹے تیری آبرو کے لیے یوں جلائیں گے اپنے لہو کے دیے مسکرائے گی تاریکیوں میں کرن اے وطن تاریکیوں کو اپنے لہو کی لو سے اجالے میں بدلنے والے پولیس افسران و جوانوں کے اعزاز میں ہر سال کی طرح اس سال بھی 4 اگست کو یوم سپاس منایا گیا۔ میں سارا دن ان ساتھیوں کے بارے میں سوچتا رہا جن کے ہمراہ نوکری کا کچھ یا بڑا حصہ گزرا تھا۔ بے شمار انمول

Read more

پاکستان میں مقامی پروازوں کے کرایوں میں اضافے کی وجہ طلب اور رسد میں فرق یا مہنگا پیٹرول؟

پاکستان میں مقامی پروازوں کے کرایوں میں حالیہ عرصے کے دوران بڑا اضافہ ہوا ہے جس سے موسم گرما کی تعطیلات اور سیاحت کے سیزن کے اواخر میں مسافروں کے لیے مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔

Read more

گیان واپی مسجد کے سروے کا فیصلہ برقرار: اگلا نمبر قطب مینار، تاج محل اور عیدگاہ جیسی تاریخی عمارتوں کا ہو گا؟

آرکیالوجکل سروے آف انڈیا کی ٹیم جلد ہی گیان واپی مسجد کا سروے شروع کرنے والی ہے۔ اس سروے کے بعد اگر یہ پایا گیا کہ یہ مندر کا حصہ ہے تو تین سو برس سے زیادہ اس قدیم مسجد کا کیا ہو گا یہ ایک اہم سوال ہے۔

Read more

عورت نما مچھلی پارٹ (4)

تمہاری بستی کا ماحول ہمارے گاؤں سے کچھ مختلف تھا۔ وہاں مختلف مافوق الفطرت قسم کے قصے کہانیاں اور داستانیں زبان زد عام تھیں۔ جن میں اکثر کے راوی بابا جلال تھے۔ جو رشتے میں میرے ماموں تھے۔ وہ ہمیں بتاتے کہ زیر زمین پانی میں گٹھ مٹھیوں کی ایک پوری دنیا آباد ہے۔ گٹھ مٹھیے سے مراد ایک ایسا آدمی ہے جس کا قد ایک بالشت کے ساتھ بند مٹھی کو ملا کر رکھا جائے تو دونوں کی مجموعی

Read more

پھر یہ سودا گراں نہ ہو جائے

سیدنا نظام الدین اولیاؒ کے ملفوظات کا مجموعہ فوائد الفواد (یعنی قلوب کا فائدہ) ان کے مرید خاص علاؤ الدین سنجری نے مرتب کیا ہے۔ راہ سلوک کا مسافر اگر طلب صادق رکھتا ہو تو تالیف قلب کے لیے یہ بے حد عمدہ کتاب ہے۔ اس مین کچھ بہت نایاب وظائف بھی ہیں جو بہت سوں کے لیے باعث فیض رہے ہیں۔ آپ کے بستر کے سرہانے رہنے کے لائق کتاب کو گاہے گاہے پڑھا کیجیے۔ اس کتاب میں خانقاہ

Read more

ایران میں شناسا (4)

بڑے شعرا کے کلام کی جہتوں کی اچھی اپلیکیشن یہاں۔ حافظ کے کلام سے لوگوں کے نصیب کی فال نکالتے سرزمیں ایران والے۔ نارسیپولس میں مدفون بادشاہوں اور عام لوگوں کی فال اس وقت کے نجومیوں نے نکالی تھی کہ صدیوں بعد ایک ملین تومان کا ٹکٹ خرید کر دنیا ان کی ہڈیوں سے عبرت پکڑے گی۔ نارسی پولس، مردہ لوگوں کی جگہ۔ ہزاروں سال پرانا قبرستان بمعہ کعبۂ زرتشت۔ دارس عظیم بھی ہڈیوں کی صورت یہیں فکس پیاڑ کے

Read more

کراچی کو درختوں کی مدد سے کیسے بچایا جا سکتا ہے؟

موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا بھر میں زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہو رہا ہے اور انسان کا رہن سہن بھی تبدیل ہو رہا ہے یوں موسمیاتی تبدیلی انسان کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے ہر انسان کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ کرا چی پاکستان کا سب سے بڑا اور گنجان آباد شہر بن رہا ہے جہاں درخت کی تعداد میں خطرناک حد تک کمی واقع ہوئی ہے اور بڑے عمارتوں اور گنجان

Read more

ڈی جی خان کی زینب کا دکھ

ایسی حقیقت ہے کہ مائیں بھی مر جاتی ہیں۔ اداس محرم کی شام غریباں میں اداسی میں گھرا ہوں۔ اداسی کا سبب زینب ہے۔ اک کربلا کی زینب، اک ڈی جی خان کی زینب۔ اس زینب کے دکھ سینکڑوں سال پہلے کربلا کی تپتی ریت پہ قربان ہونے والے خاندان کو بے بسی سے دیکھتی زینب سے ایسی مماثلت رکھتے ہیں کہ میں حیران ہوں۔ میں بارہا خود سے الجھا کہ میں کیوں پریشان ہوں میں نے خدا سے شکایتیں

Read more

سونے کی بالیاں

عید کی صبح تھی۔ وہ ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے کھڑی تھی۔ ہونٹوں پر لپ اسٹک، گالوں پر ہلکا سا غازہ، اور پلکوں پر مسکارے کی ہلکی سی تہہ تھی۔ وہ بہت کم میک اپ پسند کرتی ہے۔ چوڑیاں، مہندی، لمبے بندے کبھی بھی اس کی ترجیحات نہیں رہے ہیں۔ وہ ہمیشہ کم لیکن ایلیگنٹ پہننا چاہتی ہے۔ بھلے کپڑے ہوں، زیور ہوں یا جوتے۔ آج بھی اس کا یہی ارادہ تھا۔ موقع کی مناسبت سے معمول سے ہٹ کر تیار

Read more

دُمانی کے دامن میں

چند سال پہلے کی بات ہے۔ جب پنجاب کے ایک کونے میں صحرائی علاقے کے ایک شخص کی پہاڑوں سے محبت نے جوش مارا تو اس نے اپنے ملک میں موجود اپنی پسندیدہ پہاڑی چوٹیوں کو قریب سے دیکھنے کی ٹھانی کیونکہ انہیں سر کرنا شاید اس کے بس میں نہ تھا۔ قاتل حسینہ عرف مرشد یعنی ”نانگا پربت“ اس لسٹ میں پہلے استھان پہ براجمان تھے سو کسی تیرتھ یاترہ کی طرح کڑی تپسیا کے بعد اس تک پہنچا

Read more

سیاست، قوانین اور مذہبی نظریات کا تصادم: سویڈن میں قرآن نذرِ آتش کرنے کے واقعات روکے کیوں نہیں جا رہے؟

سویڈن میں حالیہ دنوں کے دوران قرآن نذرِ آتش کرنے کے متعدد واقعات کے باعث آزادی اظہار کے حوالے سے بحث ایک مرتبہ پھر سے مرکزی حیثیت اختیار کر گئی ہے، جس کے بعد یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ ملک میں اس طرح کے واقعات روکے کیوں نہیں جا رہے؟

Read more

ایران میں شناسا-1

انسان کے ماں باپ کی طرح اس کی پیدائش کی سرزمین بھی اس کے ہاتھ میں نہیں ہوتی۔ ہاں زندگی کے میلے میں کس سٹیج پر رقصاں ہونا ہے، اس کی چوائس کئی مرتبہ تقدیر ضرور انسان کے ہاتھ میں دیتی ہے۔ میرے ہاتھ بھی تقدیر نے یہ موقع دیا۔ اپنی سرزمین چاہے ماں جیسی نہیں بھی تھی، میرا انتخاب ٹھہری۔ کپلنگ نے کہا تھا کہ مشرق اور مغرب کی روح ہی جدا ہے۔ شاید روح کی یہی فرکشن مجھے

Read more

انڈیا میں احمدی برادری کو غیر مسلم قرار دینے کے معاملے پر کیا تنازع چل رہا ہے؟

ماضی میں بھی انڈیا کی سنی مذہبی تنظیمیں احمدیہ برادری کے مذہبی عقائد اور تصورات کی مخالفت کرتی رہی ہیں لیکن انھیں اس طرح کے مصائب، مذہبی تفریق اور جبر کا سامنا نہیں کرنا پڑا، جس طرح کے حالات انھیں پاکستان میں درپیش ہیں۔

Read more

بوسنیا کی چشم دید کہانی (43)

فروری کے آغاز میں شیوا اور پریم کا تبادلہ موسطار ہو گیا۔ وہ سٹولک اسٹیشن کے ان آٹھ معماروں میں سے تھے جن میں ان کے علاوہ پاکستان، ڈنمارک اور پولینڈ کے مانیٹرز شامل تھے۔ سیکا کے بقول سٹولک اسٹیشن میں وہ بہار پھر کبھی نہ لوٹی جو ابتدائی دنوں میں اس کا حصہ بنی تھی۔ ان دنوں کو یاد کر کے وہ اکثر کہتی تھی Once there was a station, once there was a family. شیوا اور پریم کے

Read more

آخری سفر

زندگی کس قدر ناقابل بھروسا اور بے ثبات ہے اس کے بارے میں ہم سب ہی جانتے ہیں لیکن روزمرہ کے کام دھندوں میں گم ہو کر بھول جاتے ہیں۔ بعض حادثات ہمیں موت کے بارے میں ایسی یقین دہانی کروا جاتے ہیں کہ انسان دنگ رہ جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ منگل کو ہمارے ساتھ بھی ہوا۔ میری ماموں زاد کی سب سے چھوٹی بیٹی کی شادی کی تیاریاں پچھلے دو ماہ سے جاری تھیں۔ میری یہ کزن نہایت

Read more

آپ دعائوں پر انحصار کرتے ہیں یا دوائوں پر؟

کیا خدا موجود ہے؟ اگر خدا موجود ہے تو کیا اس کا کوئی وجود بھی ہے؟ اگر اس کا وجود ہے تو کیا وہ کوئی چیز ہے کوئی شے ہے؟ اگر خدا کوئی شے یا کوئی چیز نہیں ہے تو کیا وہ موجود نہیں ہے؟ یا خدا کوئی چیز کوئی شے نہ ہوتے ہوئے بھی موجود ہے؟ کیا خدا کا ایسا وجود ہے جو شے نہیں ہے؟ خدا کے بارے میں یہ سوچ ’یہ فکر‘ یہ تصور اور یہ نقطہ

Read more

یورپ میں قرآن کی بے حرمتی: مذہبی منافرت یا سیاسی حکمت عملی

اٹھائیس جون کو سٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے سامنے عیدالاضحی کے موقع پر ایک عراقی مہاجر سلوان ممنکی نے قرآن پاک کی ایک جلد کو پہلے پھاڑا اور پھر اس کو آگ لگائی۔ اس دن تقریباً دس ہزار سے زائد مسلمان اس مسجد میں نماز عید کے لیے اکٹھے تھے۔ یہ واقعہ پولیس کی موجودگی میں ہوا اور ایک نوجوان کو اللہ اکبر کا نعرہ لگانے پر گرفتار بھی کیا گیا۔ اس سے پہلے اکیس جنوری کو ترکی کے

Read more

(1) جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں

کہتے ہیں کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور اُن کا ملن زمین پر ہوتا ہے۔ تمہارے اور میرے ازدواجی بندھن کا وقوع پذیر ہونا اس کہاوت کی سچائی کا زندہ ثبوت ہے۔ تمہارے والد اور والدہ دونوں ہی میرے خالہ زاد تھے۔ باپ کے رشتے کے لحاظ سے تم میری بھتیجی اور والدہ کے ساتھ رشتے کے لحاظ سے تم میری بھانجی لگتی تھیں۔ ہمارے یہاں مروجہ معاشرتی اصولوں کے مطابق ماں کے رشتے کو زیادہ اہمیت دیتے ہوئے

Read more

لاہور میں موسلا دھار بارش: اربن فلڈنگ کیا ہے اور زیادہ بارش ہونے پر پانی شہریوں کے گھروں تک کیسے پہنچ جاتا ہے؟

سنیچر کو صبح سویرے سے موسلا دھار بارش کے باعث صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقے ایک بار پھر زیرِ آب آ گئے ہیں جس کے بعد سے یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ راوں ماہ کےآغاز میں ہونے والی اربن فلڈنگ کیا ہے؟

Read more

ہجری سال کی ابتداء کیسے کی؟

اسلام سے قبل صرف عیسوی سال اور مہینوں سے تاریخ لکھی جاتی تھی، مسلمانوں میں تاریخ لکھنے کی روایت نہیں تھی۔ 17 ہجری میں حضرت عمرؓ کی خلافت کے دوران حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ نے حضرت عمرؓ کے نام ایک خط لکھا جس میں کہا گیا تھا کہ آپ کی طرف سے حکومت کے مختلف علاقوں میں خطوط جاری کیے جاتے ہیں لیکن تاریخ ان خطوط میں نہیں لکھی جاتی۔ حالانکہ تاریخ لکھنے سے فائدہ یہ ہو گا کہ آپ

Read more

ویٹیکن سٹی میں نماز!

ویٹیکن سٹی عیسائی مذہب کے لئے اتنا ہی مقدس اور اہمیت کا حامل ہے جنتا ہم مسلمانوں کے لئے کعبہ شریف و مدینہ منورہ۔ پچھلے دنوں ویٹیکن سٹی جانے کا موقع ملا، گھومنے پھرنے کے بعد سستانے کے لئے سبزہ زار میں بیٹھ گیا کہ نماز کا وقت ہو گیا، ساتھ ایک اور پاکستانی بھی تھا جو روم (اٹلی) کا ہی مقیم تھا اس سے پوچھا کہ کیا یہاں نماز ادا کرلوں؟ اس نے مثبت میں جواب دیا تو میں

Read more

کتابیں جل رہی ہیں

طاقت ور کے سامنے پورا سچ بولنے کے لیے آزادی اظہار رائے سے زیادہ جرات اظہار کی ضرورت ہوتی ہے۔ کیونکہ تاریخ گواہ ہے کہ صاحب عزیمت افراد نے سماج میں آزادی اظہار رائے حاصل نہ ہونے کے باوجود بھی طاقت ور کے سامنے ڈٹ کر سچ بولا، صرف اس لیے کہ ان میں اخلاقی اعتبار سے اس بلندی پر تھے کہ ان میں جرات اظہار کی کمی نہ تھی۔ جبکہ دور جدید میں لوگوں کی اکثریت جھوٹ کے سامنے

Read more

حسین کوٹ کی رات

نصف شب کے چاند نے حسین کوٹ میں ہمارا استقبال کیا۔ ایک خاموش اور ساکن رات۔ جنگل میں درختوں پر اپنے پر پھیلائے ہوئے تھے۔ ہوا میں میٹھی سی خنکی اور پیڑوں کی مدھم خوشبو کی حکمرانی تھی۔ خاموشی نے اپنی چادر پھیلا رکھی تھی۔ جسے کیڑے مکوڑوں کی سرسراہٹ اور جھینگر کی آوازیں اور پراسرار بنا رہی تھی۔ گرمی اور کام کی تھکاؤٹ سے بوجھل دل اور جسم اس فضا میں گویا ان لمحوں کو اپنے اندر جذب کرنا

Read more